Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

الهداية جزء أول · dars-119

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Oct 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 420
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَالرَّابِعُ أَنْ يُزَجِّعَ فِي أَصْلِ النِّيَّةِ بِأَنْ يَنْوِيَ أَنْ يَصُومَ غَدًا إِنْ كَانَ رَمَضَانَ وَلَا يَصُومَهُ إِنْ كَانَ مِنْ شَعْبَانَ، وَفِي هَذَا الْوَجْهِ لَا يَصِيرُ صَائِمًا لِأَنَّهُ لَمْ يَقْطَعْ عَزِيمَتَهُ، فَصَارَ كَمَا إِذَا نَوَى أَنَّهُ إِنْ وَجَدَ غَدًا غِذَاءً يُفْطِرُ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ يَصُومُ۔ بھئی یوم الشک والے دن روزہ رکھنا یہ بحث چل رہی ہے اور تین صورتیں بیان ہو گئیں۔ ایک صورت یہ کہ اس دن کوئی روزہ رکھتا ہے اور رمضان کے روزے کی نیت کرتا ہے تو یہ مکروہ ہے، آپ نے پڑھ لیا۔ اور اگر دوسری صورت یہ تھی کہ وہ واجب آخر کی نیت کرتا ہے تو اس صورت میں آپ نے مسئلہ پڑھ لیا کہ یہ مکروہ تنزیہی ہے، البتہ وہ واجب آخر ادا ہو جائے گا۔ اور تیسری صورت یہ تھی کہ وہ نفل روزے کی نیت کرتا ہے اور آپ نے پڑھ لیا کہ یہ مکروہ نہیں ہے، اور اگر ایک شخص کی عادت ہی یہ ہے اس قسم کے دن میں روزہ رکھتا ہے تو پھر بالاجماع اس دن یہ نفلی روزہ رکھنا افضل ہے۔ اور اگر اس کی عادت نہیں ہے تو پھر اس صورت میں اگر وہ شخص خواص میں سے ہے تو اس کو یہ روزہ رکھنا چاہیے احتیاط پر عمل کرتے ہوئے، اور عوام کو اس کے اس دن روزہ نہ رکھنے کا فتویٰ دیا جائے گا بھئی۔ اب چوتھی صورت بیان ہو رہی ہے کہ اس نے نیت جو ہے وہ قطعی نہیں کی بلکہ یوں نیت کی کہ اگر کل رمضان ہوا، کل کا دن رمضان میں سے ہوا تو میں روزہ رکھوں گا اور اگر کل کا دن شعبان میں سے ہوا تو میں روزہ نہیں رکھوں گا۔ تو اس نے اس کی نیت جو ہے وہ متردد ہے۔ اس کی نیت کیا ہے؟ متردد ہے دو چیزوں کے درمیان، تو اس صورت کے اندر اس کا روزہ نہیں ہوگا بھئی۔ روزہ؟ کیونکہ اس نے روزہ رکھنے کی پکی اور قطعی نیت کی ہی نہیں بلکہ کیا کہا؟ اگر رمضان ہوا تو رکھوں گا، اگر شعبان ہوا تو نہیں رکھوں گا۔ تو اس طرح تو روزہ ادا نہیں ہوتا، روزے کے لیے قطعی نیت تو ضروری ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَالرَّابِعُ اور چوتھی صورت یہ ہے: أَنْ يُزَجِّعَ فِي أَصْلِ النِّيَّةِ، زَجَّعَ يُزَجِّعُ تَزْجِیع کے معنی ہیں کوتاہی کرنا، کسی معاملے میں کوتاہی کرنا اور سستی کرنا۔ اسی طرح زَجَّعَ يُزَجِّعُ کے معنی ہیں کسی معاملے کے اندر متردد ہونا۔ تو کہتے ہیں: وَالرَّابِعُ أَنْ يُزَجِّعَ فِي أَصْلِ النِّيَّةِ چوتھی صورت یہ ہے کہ وہ تردد کرتا ہے اصل نیت کے اندر۔ بِأَنْ يَنْوِيَ بایں صورت کہ وہ یہ نیت کرتا ہے: أَنْ يَصُومَ غَدًا إِنْ كَانَ رَمَضَانَ کہ وہ کل روزہ رکھے گا اگر کل رمضان ہوا، وَلَا يَصُومَهُ إِنْ كَانَ مِنْ شَعْبَانَ اور روزہ نہیں رکھے گا اگر شعبان میں سے ہوا، وَفِي هَذَا الْوَجْهِ لَا يَصِيرُ صَائِمًا اور اس صورت میں وہ روزہ رکھنے والا نہیں ہوگا، لِأَنَّهُ لَمْ يَقْطَعْ عَزِيمَتَهُ اس لیے کیونکہ اس نے پکا نہیں کیا، قطعی نہیں کیا اپنے ارادے کو، اس نے اپنے ارادے کو یقینی نہیں بنایا، فَصَارَ كَمَا إِذَا نَوَى أَنَّهُ إِنْ وَجَدَ غَدًا غِذَاءً يُفْطِرُ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ يَصُومُ تو یہ اسی طرح ہو گیا جیسے کہ اس نے یہ نیت کی ہو کہ اگر کل اس کو غذا یعنی خوراک ملی، کل اس کو کھانا مل گیا يُفْطِرُ تو وہ کیا کرے گا؟ افطار کرے گا یعنی روزہ نہیں رکھے گا، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ يَصُومُ اور اگر کھانا نہ ملا تو وہ روزہ رکھے گا۔ تو اس صورت میں روزہ نہیں ہوگا بھئی۔ وَالْخَامِسُ اور پانچویں صورت یہ ہے: أَنْ يُزَجِّعَ فِي وَصْفِ النِّيَّةِ کہ وہ تردد کرتا ہے نیت کے وصف میں۔ پہلے تو کیا تھا؟ اصل نیت ہی میں تردد تھا کہ روزہ رکھوں گا یا روزہ نہیں رکھوں گا۔ اب روزہ رکھنے کی نیت تو پکی ہے، البتہ وصف میں تردد ہے اور یوں نیت کرتا ہے کہ اگر کل کا دن رمضان میں سے ہوا تو میں رمضان کا روزہ رکھوں گا اور اگر شعبان میں سے ہوا تو میں واجب آخر کا روزہ رکھوں گا۔ کس کا؟ واجب آخر کا۔ تو دیکھیے، صرف وصف کے اندر اس نے تردید کی ہے، اصل روزے کے اندر تردید نہیں، روزہ رکھنا ضرور ہے لیکن اگر رمضان کا ہوا تو رمضان میں سے اور اگر رمضان کا نہ ہوا تو واجب آخر میں سے۔ تو کہتے ہیں: وَالْخَامِسُ أَنْ يُزَجِّعَ فِي وَصْفِ النِّيَّةِ اور پانچویں صورت یہ ہے کہ وہ تردد کرتا ہے نیت کے وصف میں، بِأَنْ يَنْوِيَ بایں صورت کہ وہ یہ نیت کرتا ہے: إِنْ كَانَ غَدًا مِنْ رَمَضَانَ يَصُومُ عَنْهُ اگر کل کا دن رمضان میں سے ہوا تو وہ رمضان سے روزہ رکھے گا یعنی رمضان کا روزہ رکھے گا، وَإِنْ كَانَ مِنْ شَعْبَانَ فَعَنْ وَاجِبٍ آخَرَ اور اگر کل کا دن شعبان میں سے ہوا تو پھر دوسرے واجب سے وہ روزہ رکھے گا، وَهَذَا مَكْرُوهٌ اور یہ بھی مکروہ ہے، لِتَرَدُّدِهِ بَيْنَ أَمْرَيْنِ مَكْرُوهَيْنِ اس وجہ سے کہ یہ متردد ہے دو مکروہ امروں کے درمیان۔ کیونکہ یوم الشک والے دن رمضان کا روزہ رکھنا بھی مکروہ اور واجب آخر کا روزہ رکھنا بھی مکروہ، تو چونکہ اس کی نیت دائر ہو گئی دو مکروہوں کے درمیان اس لیے ایسا کرنا بھی مکروہ ہی ہوگا۔ یہ معنی ہے: وَهَذَا مَكْرُوهٌ لِتَرَدُّدِهِ بَيْنَ أَمْرَيْنِ مَكْرُوهَيْنِ اور یہ بھی مکروہ ہے اس وجہ سے کہ وہ متردد ہے دو مکروہ چیزوں کے درمیان۔ ثُمَّ إِنْ ظَهَرَ أَنَّهُ مِنْ رَمَضَانَ أَجْزَأَهُ لِعَدَمِ التَّرَدُّدِ فِي أَصْلِ النِّيَّةِ پھر اگر یہ بات ظاہر ہوئی کہ اگلا دن کس میں سے ہے؟ رمضان میں سے ہے، أَجْزَأَهُ تو یہ روزہ اس کا رمضان کے روزے سے کافی ہو جائے گا یعنی رمضان ہی کا روزہ ہو جائے گا، لِعَدَمِ التَّرَدُّدِ فِي أَصْلِ النِّيَّةِ اس لیے کیونکہ اصل نیت میں تو تردد نہیں ہے، روزہ رکھنے کی نیت تو اس کی ضرور تھی اور رمضان کے روزے کے لیے بھی اصل نیت کافی ہے بھئی۔ وَإِنْ ظَهَرَ أَنَّهُ مِنْ شَعْبَانَ لَا يُجْزِيهِ عَنْ وَاجِبٍ آخَرَ اور اگر یہ بات ظاہر ہوئی کہ اگلا دن شعبان میں سے ہے تو یہ روزہ کافی نہیں ہوگا اس شخص کو عَنْ وَاجِبٍ آخَرَ اس دوسرے واجب سے جس کی اس نے نیت کی تھی، لِأَنَّ الْجِهَةَ لَمْ تَثْبُتْ لِلتَّرَدُّدِ فِيهَا اس لیے کیونکہ جہت ثابت نہیں ہوئی اس میں تردد ہونے کی وجہ سے۔ کیونکہ کوئی اگر کسی اور واجب کی نیت کرتا ہے رمضان کے علاوہ تو اس کے اندر تو نیت کا قطعی اور یقینی ہونا اور پکا ہونا ضروری تھا، لیکن یہاں پر تو اس کی واجب آخر کی پکی نیت نہیں ہے بلکہ کیا تھا اس کی نیت میں؟ تردد تھا، اگر رمضان کا ہوا تو رمضان کا روزہ رکھوں گا، رمضان کا نہ ہوا تو واجب آخر کا روزہ رکھوں گا۔ تو واجب آخر کے لیے تو رات سے ہی پکی نیت ہونا ضروری ہے پھر ہی ہوتا ہے۔ یہ معنی ہے، تو دوسرے واجب سے یہ روزہ کافی نہیں ہوگا: لِأَنَّ الْجِهَةَ لَمْ تَثْبُتْ لِلتَّرَدُّدِ فِيهَا اس لیے کیونکہ جہت جو ہے وہ ثابت نہیں ہوئی اس میں تردد ہونے کی وجہ سے، وَأَصْلُ النِّيَّةِ لَا يَكْفِيهِ اور اصل نیت کافی نہیں ہے۔ واجب آخر کے لیے اصل نیت کافی نہیں ہے بلکہ اس میں اس واجب آخر کی قطعی اور یقینی نیت ہونی چاہیے۔ لَكِنَّهُ يَكُونُ تَطَوُّعًا غَيْرَ مَضْمُونٍ بِالْقَضَاءِ لیکن یہ جو روزہ اس کا ہوگا یہ نفلی ہو جائے گا۔ وہ واجب آخر تو ادا نہیں ہوگا اگر شعبان کا دن ہوا۔ تو کون سا روزہ ہو جائے گا؟ نفلی ہو جائے گا۔ لیکن تَطَوُّعًا غَيْرَ مَضْمُونٍ یہ روزہ ایسا نفلی روزہ ہوگا غَيْرَ مَضْمُونٍ بِالْقَضَاءِ جو مضمون بالقضاء نہیں یعنی جس میں قضا کا ضمان نہیں آئے گا یعنی اگر یہ اس کو توڑ دیتا ہے، کیا کر دیتا ہے؟ توڑ دیتا ہے تو پھر نفل نفلی روزہ توڑ دیا جائے پھر تو اس کی قضا ہوتی ہے لیکن اس کی قضا نہیں آئے گی بھئی، اس کی قضا نہیں آئے گی بھئی۔ بھئی کیوں نہیں؟ قضا کیوں نہیں آئے گی؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اس روزے کو اس نے شروع کیا تھا اپنے سے واجب کو ساقط کرنے کے لیے، اپنے اوپر کسی چیز کو واجب کرنے کے لیے نہیں۔ بھئی دیکھیے، جب رمضان کا روزہ انسان رکھتا ہے تو کیا کرتا ہے؟ اس پر جو روزہ واجب ہوتا ہے اس کو اپنے اوپر سے ساقط کرنا چاہتا ہے، ختم کرنا چاہتا ہے کہ اس کو ادا کر دوں، پورا کر دوں تو میرے سے یہ واجب کیا ہو جائے گا؟ ختم۔ رمضان کا روزہ اگر نہیں رکھے گا تو اس کے ذمے میں باقی رہے گا یا نہیں رہے گا؟ اس کے ذمے میں باقی رہے گا۔ تو رمضان کا روزہ جب انسان رکھتا ہے یعنی جب واجب روزہ رکھتا ہے تو دراصل اس کی نیت کیا ہوتی ہے؟ کہ اس واجب کو اپنے اوپر سے وہ ختم کرنا چاہتا ہے، اپنے سے اتارنا چاہتا ہے۔ اور اسی طرح جب واجب آخر کی نیت کرتا ہے انسان تب بھی اس کی کیا نیت ہوتی ہے؟ کہ اس واجب کو اپنے اوپر سے اتارنا چاہتا ہے، اس کو ساقط کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ ذمے سے اتر جائے، ذمے سے اتر جائے۔ جبکہ نفلی روزہ جب انسان رکھتا ہے تو دراصل وہ روزے کو اپنے اوپر لازم کر رہا ہے۔ کیا کر رہا ہے؟ لازم، کیونکہ نفل جب تک شروع نہیں کیے وہ نفل ہیں لیکن جب ایک دفعہ شروع کر دیے تو وہ اس پر لازم ہو گئے، اب اس کو وہ توڑ دیتا ہے تو بعد میں کیا کرنا پڑے گی؟ قضا کرنا پڑے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا واجب روزہ رکھتے ہوئے انسان کی نیت کیا ہوتی ہے؟ کہ وہ اپنے سے واجب کو ساقط کر رہا ہے، چاہے رمضان کا روزہ ہو چاہے واجب آخر، اور نفلی روزہ رکھتے ہوئے انسان کی نیت کیا ہوتی ہے کہ وہ روزے کو اپنے اوپر لازم کر رہا ہے۔ اگر توڑ بھی دیا بعد میں کیا کرنا پڑے گی اس کی؟ قضا کرنا پڑے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر اس نے نیت کیا کی تھی؟ کہ اگر کل رمضان کا دن ہوا تو میں رمضان کا روزہ رکھوں گا، اگر رمضان کا دن نہ ہوا تو میں واجب آخر کا روزہ رکھوں گا۔ تو اس کی نیت، اس کی نیت روزے کو اپنے اوپر لازم کرنے کی ہے یا اپنے ذمے سے اتارنے کی ہے؟ اپنے ذمے سے روزے کو اتارنے کی نیت ہے۔ رمضان میں بھی روزے کو اتارنے کی نیت بنتی ہے اور واجب آخر میں بھی اپنے سے تو اپنے سے واجب کو ساقط کرنے کی نیت ہے، اپنے اوپر روزے کو لازم کرنے یعنی نفل کی نیت نہیں۔ لہٰذا اس نے واجب آخر کی نیت بھی کی تھی کہ اگر رمضان نہ ہوا تو کون سا روزہ ہوگا؟ واجب۔ تو واجب آخر تو ادا نہیں ہوا، تو کون سا روزہ ہو جائے گا؟ نفلی روزہ کیونکہ اصل نیت تو پائی جا رہی ہے، اور نفل کے لیے بھی کیا ضروری تھا؟ اصل نیت کا ہونا ضروری تھا، وہ پائی گئی تو نفلی روزہ ہو جائے گا۔ لیکن یہ روزہ اگر وہ توڑ دیتا ہے تو اس پر قضا نہیں آئے گی اس لیے کیونکہ یہ روزہ جو اس نے شروع کیا تھا یہ اسقاط کی نیت سے شروع کیا تھا، اپنے اوپر لازم کرنے کی نیت سے شروع ہی نہیں کیا۔ تو جب نیت صرف اسقاط کی ہے اپنے اوپر لازم کرنے کی نیت ہے ہی نہیں تو اس پر یہ روزہ لازم بھی نہیں ہوگا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ دلیل بھی سمجھ میں آئی کہ نہیں آئی؟ یہ معنی ہے: لَكِنَّهُ يَكُونُ تَطَوُّعًا غَيْرَ مَضْمُونٍ بِالْقَضَاءِ لِشُرُوعِهِ فِيهِ مُسْقِطًا لیکن یہ جو روزہ ہے یہ ایسا نفلی روزہ ہوگا غَيْرَ مَضْمُونٍ بِالْقَضَاءِ جو مضمون بالقضاء نہیں ہوگا یعنی اگر توڑ دیتا ہے تو اس پر اس کی قضا نہیں آئے گی، لِشُرُوعِهِ فِيهِ مُسْقِطًا اس لیے کیونکہ اس روزے کے اندر وہ شروع ہوا اس حال میں کہ یہ شخص کیا تھا؟ روزے کو اپنے سے، اپنے سے واجب کو ساقط کرنے والا تھا یعنی اس نے نیت تو صرف کس کی کی ہے؟ رمضان کی یا واجب آخر کی، تو دونوں صورتوں میں یہ اپنے سے روزے کو ساقط کرنے والا ہے، اپنے اوپر روزے کو لازم کرنے والا نہیں، لہٰذا اس پر قضا نہیں آئے گی بھئی۔ دلیل سمجھ میں آ گئی؟ وَإِنْ نَوَى عَنْ رَمَضَانَ إِنْ كَانَ غَدًا مِنْهُ وَعَنِ التَّطَوُّعِ، تیسری صورت اسی کے اندر تردید کے اندر بھئی، تردید کے اندر۔ وہ یہ نیت کرتا ہے کہ اگر کل کا دن رمضان میں سے ہوا تو میں رمضان کا روزہ رکھوں گا اور اگر شعبان میں سے ہوا تو پھر نفلی رکھ لوں گا۔ کیا کر لوں گا؟ نفلی روزہ رکھ لوں گا۔ تو پھر اس صورت میں یہ بھی مکروہ ہے بھئی، یہ بھی مکروہ ہے۔ اس لیے کیونکہ من وجہ وہ رمضان کے روزے کی نیت کر رہا ہے۔ رمضان کی نیت بھی پائی جا رہی ہے یا نہیں؟ اور یوم الشک والے دن تو رمضان کا روزہ رکھنے سے منع کیا گیا، تو چونکہ اس کی نیت رمضان کے روزے کی بھی ہے تو لہٰذا اس اعتبار سے یہ مکروہ ہے مکروہ ہے۔ اور پھر اگر یہ ظاہر ہو گیا کہ یہ رمضان ہی کا دن ہے پھر تو روزہ ہو جائے گا رمضان کا، کیونکہ رمضان کے روزے کے لیے اصل نیت کا ہونا ضروری ہے اور اس نے بھی کیا نیت کی تھی؟ یا رمضان کا رکھوں گا اگر رمضان ہوا، یا پھر نفلی رکھوں گا۔ معلوم ہوا روزہ رکھنے کی نیت پکی ہے البتہ جہت میں کیا ہے؟ تردد ہے، جہت میں تردد ہے۔ تو روزہ رمضان کا ہو جائے گا کیونکہ رمضان کے روزے کے لیے اصل نیت کافی ہے روزے کی۔ تو کہتے ہیں: وَإِنْ نَوَى عَنْ رَمَضَانَ إِنْ كَانَ غَدًا مِنْهُ وَعَنِ التَّطَوُّعِ إِنْ كَانَ غَدًا مِنْ شَعْبَانَ يُكْرَهُ اور اگر اس نے یہ نیت کی کہ وہ رمضان کا روزہ رکھے گا اگر کل کا دن رمضان میں سے ہوا اور یا نفلی روزہ رکھے گا اگر کل کا دن شعبان میں سے ہوا يُكْرَهُ تو یہ بھی مکروہ ہے، لِأَنَّهُ نَاوٍ لِلْفَرْضِ مِنْ وَجْهٍ اس لیے کیونکہ وہ نیت کرنے والا ہے، نَاوٍ نیت کرنے والا ہے، اسم فاعل کا صیغہ ہے، اس لیے کیونکہ وہ نیت کرنے والا ہے فرض کی یعنی رمضان کے فرض کی مِنْ وَجْهٍ بعض اعتبارات سے، رمضان کی بھی نیت بھی پائی جا رہی ہے۔ ثُمَّ إِنْ ظَهَرَ أَنَّهُ مِنْ رَمَضَانَ أَجْزَأَهُ عَنْهُ لِمَا مَرَّ پھر اگر یہ بات ظاہر ہو گئی کہ اگلا دن جو ہے رمضان میں سے ہے تو یہ روزہ اس کے لیے کافی ہو جائے گا عَنْهُ اس رمضان کے روزے سے لِمَا مَرَّ اس وجہ سے جو گزر گئی، کیونکہ اصل نیت میں تو یہاں تردد نہیں ہے بھئی تو۔ وَإِنْ ظَهَرَ أَنَّهُ مِنْ شَعْبَانَ جَازَ عَنْ نَفْلِهِ اور اگر یہ بات ظاہر ہوئی کہ اگلا دن شعبان میں سے ہے تو جائز ہو جائے گا یہ روزہ اس کے نفل سے یعنی نفلی روزہ ہو جائے گا، لِأَنَّهُ يَتَأَدَّى بِأَصْلِ النِّيَّةِ اس لیے کیونکہ نفل بھی ادا ہو جاتا ہے اصل نیت سے۔ وَلَوْ أَفْسَدَهُ يَجِبُ أَنْ لَا يَقْضِيَهُ لِدُخُولِ الْإِسْقَاطِ فِي عَزِيمَتِهِ مِنْ وَجْهٍ، وَلَوْ أَفْسَدَهُ اور اگر اس روزے کو وہ فاسد کر دیتا ہے یعنی توڑ دیتا ہے يَجِبُ أَنْ لَا يَقْضِيَهُ تو واجب ہوگا یا یوں کہیں ثابت ہوگا أَنْ لَا يَقْضِيَهُ کہ وہ اس کی قضا نہ کرے یعنی اس کی قضا کرنا اس پر لازم نہیں ہوگا، لِدُخُولِ الْإِسْقَاطِ فِي عَزِيمَتِهِ مِنْ وَجْهٍ اس لیے کیونکہ اسقاط پایا جا رہا ہے اس کے ارادے میں مِنْ وَجْهٍ بعض اعتبارات سے۔ بعض اعتبارات سے اس کی نیت میں کیا پایا جا رہا ہے؟ اسقاط پایا جا رہا ہے۔ اس نے کیا نیت کی؟ میں رمضان کا رکھوں گا اگر اگلا دن کس میں سے ہوا؟ رمضان، اور رمضان کا روزہ کس لیے ہوتا ہے؟ اسقاط کی، گویا اسقاط کی نیت کر رہا ہے کہ میرے ذمے سے تاکہ یہ رمضان کا روزہ اتر جائے تو یہ اسقاط کی نیت ہوئی۔ اور نفل کی نیت بھی پائی جا رہی ہے کہ وہ اپنے اوپر کیا کر رہا ہے روزے کو لازم، لیکن بہرحال بعض اعتبارات سے جب اسقاط کی نیت پائی گئی تو یہ روزہ اس پر لازم نہیں ہوگا اور اگر اس کو توڑ دیتا ہے تو اس پر اس کی قضا نہیں ہے، کیونکہ بعض اعتبارات سے کون سی نیت پائی جا رہی ہے؟ اسقاط والی نیت پائی جا رہی ہے بھئی، اور نفل میں تو صرف اپنے اوپر لازم کرنے کی نیت ہوتی ہے، اسقاط کی نیت نہیں ہوتی۔ یہ معنی ہے: وَلَوْ أَفْسَدَهُ اور اگر یہ اس روزے کو فاسد کر دیتا ہے يَجِبُ أَنْ لَا يَقْضِيَهُ تو واجب ہوگا یہ کہ وہ اس کی قضا نہ کرے۔ کیا واجب ہوگا؟ یعنی ثابت ہوگا، يَجِبُ یہاں کس معنی میں کر لیں؟ يَثْبُتُ کے معنی میں، تو یہ بات ثابت ہوگی أَنْ لَا يَقْضِيَهُ کہ یہ اس کی قضا نہیں کرے گا لِدُخُولِ الْإِسْقَاطِ فِي عَزِيمَتِهِ مِنْ وَجْهٍ اس وجہ سے کہ اسقاط بھی داخل ہے اس کے ارادے میں بعض اعتبارات سے۔ وَمَنْ رَأَى هِلَالَ رَمَضَانَ وَحْدَهُ صَامَ وَإِنْ لَمْ يَقْبَلِ الْإِمَامُ شَهَادَتَهُ، بھئی صورت مسئلہ یہ کہ ایک آدمی نے اکیلے رمضان کا چاند دیکھ لیا اور کسی کو نظر نہیں آیا لیکن اس کو نظر آ گیا۔ اب یہ امام کے پاس آیا اور اس کے پاس آ کر گواہی دی، لیکن امام نے اس کی گواہی کو قبول نہیں کیا، رد کر دیا۔ تو کیا اب اس شخص کو جس نے خود چاند دیکھا ہے، کیا اس پر رمضان کا روزہ یہ روزہ رکھنا واجب ہے یا واجب نہیں؟ کہتے ہیں ہاں بھئی، اس پر یہ روزہ رکھنا واجب ہے کیونکہ اس نے خود چاند کو دیکھ لیا ہے۔ مسئلہ سمجھ میں آ گیا؟ تو کہتے ہیں: وَمَنْ رَأَى هِلَالَ رَمَضَانَ وَحْدَهُ صَامَ اور جس نے رمضان کے چاند کو دیکھا وَحْدَهُ اکیلے ہی صَامَ تو وہ روزہ رکھے گا، وَإِنْ لَمْ يَقْبَلِ الْإِمَامُ شَهَادَتَهُ اگرچہ امام جو ہے وہ اس کی شہادت کو اس کی گواہی کو قبول نہ کرے، لِقَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ“ بوجہ حضور علیہ السلام کے اس فرمان مبارک کے آپ نے فرمایا: ”صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ“ کہ تم لوگ روزہ رکھو چاند کو دیکھ کر، ”وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ“ اور تم فطر کرو چاند کو دیکھ کر، وَقَدْ رَآهُ ظَاهِرًا اور تحقیق اس آدمی نے چاند کو ظاہراً دیکھا ہے، ظاہراً دیکھا ہے تو یہ لہٰذا خود روزہ رکھے گا۔ وَإِنْ أَفْطَرَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ دُونَ الْكَفَّارَةِ اور اگر اس نے توڑ دیا وہ روزہ تو اس پر قضا تو اس پر قضا ہے دُونَ الْكَفَّارَةِ نہ کہ کفارہ۔ بھئی یاد رکھیے قیمتی بات بھئی کہ یہ جو کفارہ آتا ہے نا کفارہ، اگر کوئی شخص رمضان کا روزہ جان بوجھ کر توڑ دے تو پھر اس صورت میں اس پر کفارہ آئے گا، اور رمضان کے روزے کا کفارہ یہ ہے کہ ایک غلام یا باندی کو آزاد کرنا پڑے گا۔ اگر غلام یا باندی آزاد نہیں کر سکتا یا وہ نہیں ملتے تو پھر اس صورت میں ساٹھ روزے رکھنا پڑیں گے مسلسل، مسلسل۔ درمیان میں اگر ایک روزہ بھی چھوٹ گیا، چاہے جس وجہ سے بھی چھوٹ جائے، پھر نئے سرے سے دوبارہ ساٹھ روزے شروع کرنا پڑیں گے۔ کفارہ سمجھ میں آ گیا؟ اور اگر یہ ساٹھ روزے بھی رکھنے کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا پڑے گا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ ساٹھ مسکینوں کو، اور ساٹھ مسکینوں کو جو کھانا کھلانا ہے وہ صبح اور شام دونوں وقت کا ہے تاکہ ان کے ایک دن کی ضرورت پوری ہو جائے بھئی، ایک دن کی ضرورت پوری ہو جائے۔ اور یہ بھی یاد رکھنا، یہ جو کفارہ آتا ہے یہ صرف رمضان کے روزے کی خصوصیت ہے۔ رمضان کا روزہ جان بوجھ کر توڑے گا تو کفارہ آئے گا۔ اور کسی روزے کو توڑنے پر کفارہ نہیں ہے، باقی کسی روزے کو توڑے گا وہاں قضا تو آئے گی، اس روزے کی ایک روز ایک قضا کرنا پڑے گی یعنی ایک روزہ رکھنا پڑے گا لیکن کفارہ نہیں، کفارہ صرف کس کے اندر آتا ہے؟ رمضان کے روزے میں، تو یہ رمضان کے روزے کی خصوصیت ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اس روزے کا مقام بڑا اونچا ہے اس لیے اس کے اندر اگر جان بوجھ کر توڑا تو کفارہ دینا پڑے گا، کفارہ۔ اور یہ بھی یاد رکھیں رمضان کا روزہ جان بوجھ کر توڑا ہے تو صرف کفارہ ہی نہیں آئے گا، ساٹھ روزے تو رکھنے ہی ہیں ساتھ یہ جو روزہ توڑا اس کا اس کی قضا بھی کرنی ہے۔ تو گویا اکسٹھ روزے اس پر آئیں گے، ساٹھ مسلسل اور ایک ان کے علاوہ روزہ رکھنا پڑے گا، اس دن کی قضا کرنا پڑے گی۔ مسئلہ سمجھ میں آ گیا بھئی؟ اب کہتے ہیں یہاں پر یہ شخص جس نے اکیلے چاند کو دیکھا ہے اس پر واجب ہے کہ یہ اگلے دن کا روزہ رکھے۔ اس نے اگلے دن کا روزہ رکھا لیکن پھر اس کو توڑ دیا، تو کہتے ہیں اس صورت میں اس پر قضا تو آئے گی کفارہ نہیں آئے گا۔ کفارہ نہیں آئے گا بھئی۔ بھئی کیا وجہ؟ کفارہ کیوں نہیں آئے گا؟ رمضان کا روزہ اس نے توڑا ہے، تو کہتے ہیں بھئی دراصل یہاں شبہ آ گیا۔ کیونکہ امام نے اس کی شہادت کو رد کر دیا اور تو امام نے اس کی شہادت کو رد کیا ہے، اور امام نے اس کی شہادت کو ویسے ہی رد کیا یا کسی شرعی دلیل کی بنا پر رد کیا؟ شرعی دلیل کی بنا پر رد کیا ہے، تو لہٰذا شبہ آ گیا اس کفارے کے اندر کہ یہ اس پر آئے گا یا نہیں آئے گا۔ اس نے روزہ توڑ دیا تو اب یہ کفارہ اس پر آنا چاہیے تھا لیکن چونکہ امام نے اس کی گواہی کو رد کیا ہے تو اس کفارے کے آنے میں کیا آ گیا؟ اس کفارے کے اس پر واجب ہونے میں شبہ آ گیا، اور یہ جو کفارہ ہے یہ شبہے کی وجہ سے ساقط ہو جاتا ہے، جیسے حدود اور قصاص کیا ہوتے ہیں؟ شبہے کی وجہ سے ساقط ہو جاتے ہیں تو لہٰذا یہاں پر بھی یہ کفارہ اس شخص سے ساقط ہو جائے گا صرف اس پر قضا آئے گی۔ مسئلہ سمجھ میں آ گیا؟ تو کہتے ہیں: وَإِنْ أَفْطَرَ فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ دُونَ الْكَفَّارَةِ اور اگر اس نے روزہ توڑ دیا یہ والا تو اس پر قضا ہے نہ کہ کفارہ۔ وَقَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ، امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس پر کفارہ بھی واجب ہے إِنْ أَفْطَرَ بِالْوِقَاعِ اگر یہ روزہ توڑتا ہے جماع کے ساتھ یعنی بیوی کے ساتھ صحبت کر کے روزے کو توڑتا ہے پھر تو اس پر کفارہ بھی آئے گا وہ فرماتے ہیں۔ ہاں کھانے پینے کے ذریعے وہ اس روزے کو توڑے تو پھر وہ بھی فرماتے ہیں اس صورت میں کفارہ نہیں آئے گا صرف کیا آئے گی؟ قضا آئے گی۔ تو ان کے نزدیک بھی کفارہ آئے گا کس صورت میں؟ جب وہ اس روزے کو کس طرح توڑتا ہے؟ بیوی کے ساتھ صحبت کر کے بھئی۔ یہ معنی ہے: وَقَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ عَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ إِنْ أَفْطَرَ بِالْوِقَاعِ کہ اس پر کفارہ واجب ہے اگر اس نے اس روزے کو توڑ دیا بالوقاع، وقاع جماع کے معنی میں ہے تو سمجھ میں آیا بھئی؟ تو وقاع اور جماع کا ایک معنی، اگر اس نے روزے کو توڑ دیا جماع کے ذریعے، لِأَنَّهُ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ حَقِيقَةً لِتَيَقُّنِهِ بِهِ وَحُكْمًا لِوُجُوبِ الصَّوْمِ عَلَيْهِ اس لیے کیونکہ اس نے روزہ توڑا ہے رمضان کے اندر حَقِيقَةً لِتَيَقُّنِهِ بِهِ وہ جو رمضان ہے حقیقتاً بھی، وَحُكْمًا اور حکماً بھی رمضان ہے۔ حقیقتاً بھی یہ دن رمضان ہے اور حکماً بھی اس کے لیے کیا ہے؟ رمضان۔ حقیقتاً اس کے لیے کیوں رمضان ہے؟ کیونکہ اس نے چاند کو دیکھا ہے، اس کو یقین ہے یہ کون سا دن ہے؟ رمضان، تو رمضان ہے حقیقتاً بھی کیونکہ اس آدمی کو یقین ہے اس نے چاند دیکھا ہے، اور حکماً بھی یہ اس کے لیے رمضان ہے، اس کو کیا حکم دیا گیا ہے؟ کہ اس کو یہ روزہ رکھنا چاہیے، یہ اس پر واجب ہے یا واجب نہیں ہے؟ ابھی بتایا مسئلہ کہ اس اکیلے شخص پر بھی اس دن کا روزہ رکھنا واجب، تو یہ دن اس کے لیے حقیقتاً بھی رمضان اور حکماً بھی رمضان۔ حقیقتاً کیوں؟ کیونکہ اس نے چاند دیکھا ہے اس کو یقین ہے یہ رمضان کا دن ہے، اور حکماً کیوں ہے یہ دن اس کے لیے رمضان؟ کیونکہ شریعت نے بھی اس کو کیا حکم دیا کہ اس دن روزہ رکھنا اس پر واجب۔ تو یہ دن رمضان کا ہے اس کے لیے حقیقتاً بھی اور حکماً بھی، اور حقیقتاً اور حکماً رمضان جب ہو اور کوئی شخص روزہ توڑے تو اس پر قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی آتا ہے۔ مسئلہ سمجھ میں آ گیا؟ یہ معنی ہے: لِأَنَّهُ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ اس لیے کیونکہ اس نے روزہ توڑا ہے رمضان کے اندر حقیقتاً بھی، لِتَيَقُّنِهِ بِهِ اس وجہ سے کہ اس کو اس کا اس رمضان کا یقین ہے، وَحُكْمًا اور یہ حکماً بھی رمضان ہے لِوُجُوبِ الصَّوْمِ عَلَيْهِ کیونکہ اس پر روزہ واجب ہے اس دن۔ وَلَنَا اور ہمارے نزدیک کیا مسئلہ تھا؟ قضا آئے گی صرف، کفارہ نہیں۔ اس کی دلیل ذکر کر رہے ہیں: وَلَنَا اور ہماری دلیل یہ ہے: أَنَّ الْقَاضِيَ رَدَّ شَهَادَتَهُ بِدَلِيلٍ شَرْعِيٍّ کہ قاضی نے اس کی شہادت کو رد کیا ہے ایک شرعی دلیل کی وجہ سے، وَهُوَ تُهْمَةُ الْغَلَطِ اور وہ غلطی کی بدگمانی ہے، صرف اس نے چاند دیکھا اور کسی نے دیکھا ہی نہیں تو دلوں میں بدگمانی پیدا ہوتی ہے کہ یہ اگر چاند نکلا ہوتا تو اور بھی کسی نہ کسی کو ضرور نظر آتا، صرف اسی کا اسی نے اسی کو نظر آیا ہے معلوم ہوا اس سے غلطی ہوئی ہے، کیا ہو کیا ہوئی ہے؟ غلطی ہوئی ہے بھئی۔ تو اس غلطی کی چونکہ گمان یہاں پر پیدا ہو جاتا ہے اس لیے قاضی نے کیا کیا؟ اس کی شہادت کو رد کیا ہے۔ تو اس لیے کیونکہ قاضی نے اس کی شہادت کو رد کیا ہے ایک شرعی دلیل کی وجہ سے وَهُوَ تُهْمَةُ الْغَلَطِ اور وہ غلطی کی تہمت ہے، فَأَوْرَثَ شُبْهَةً تو اس نے پیدا کر دیا ایک شبہ، وَهَذِهِ الْكَفَّارَةُ تَنْدَرِئُ بِالشُّبُهَاتِ اور یہ کفارہ جو ہے یہ رمضان کے روزے کا یہ تَنْدَرِئُ بِالشُّبُهَاتِ یہ ساقط ہو جاتا ہے، ختم ہو جاتا ہے، یہ اٹھ جاتا ہے بِالشُّبُهَاتِ کس کی وجہ سے؟ شبہات کی وجہ سے۔ وَلَوْ أَفْطَرَ قَبْلَ أَنْ يَرُدَّ الْإِمَامُ شَهَادَتَهُ اخْتَلَفَ الْمَشَايِخُ فِيهِ، دوسری صورت، یہ شخص روزہ توڑ دیتا ہے امام کے اس کی شہادت کو رد کرنے سے پہلے ہی۔ امام نے ابھی اس کی شہادت رد نہیں کی، اس سے پہلے ہی یہ کیا کر دیتا ہے؟ اس روزے کو توڑ دیتا ہے، تو کہتے ہیں اس میں پھر فقہاء نے اختلاف کیا ہے، بعض کہتے ہیں اس صورت میں بھی صرف قضا ہی اس پر آئے گی، کفارہ نہیں، جبکہ بعض فرماتے ہیں اس صورت میں قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی آئے گا۔ یہ معنی ہے: وَلَوْ أَفْطَرَ قَبْلَ أَنْ يَرُدَّ الْإِمَامُ شَهَادَتَهُ اور اگر اس نے روزہ توڑ دیا امام کے اس کی شہادت کو رد کرنے سے پہلے ہی اخْتَلَفَ الْمَشَايِخُ فِيهِ تو اس میں فقہاء نے اختلاف کیا ہے۔ وَلَوْ أَكْمَلَ هَذَا الرَّجُلُ ثَلَاثِينَ يَوْمًا، جی اب مسئلہ بتلا رہے ہیں کہ اس آدمی نے جس نے اکیلے رمضان کا چاند دیکھا تھا اس کو کیا حکم دیا گیا تھا اس دن کہ وہ اس دن کا روزہ اس پر واجب ہے، اس نے وہ روزہ رکھ لیا اور پھر اگلے دن سے تو باقی لوگوں نے بھی رکھنا شروع کر دیے تو اب دیکھیے بھئی، اب جب انتیس رمضان آیا، جب انتیس رمضان آیا تو اب لوگوں نے چاند دیکھا عید کا لیکن عید کا چاند ان کو دکھائی نہیں دیا، تو اگلا دن جو ہے عام لوگوں کے لیے وہ تو رمضان کی تیسویں تاریخ بنے گی اور اس کے لیے تو رمضان کا اکتیسواں دن بن جائے گا۔ تو کیا یہ اس دن روزہ رکھے یا روزہ نہ رکھے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ احتیاط اسی کے اندر ہے کہ یہ اس دن بھی روزہ رکھ لے۔ اس دن بھی کیا کر لے؟ روزہ رکھ لے۔ جیسے شروع کے اندر احتیاط اسی کے اندر تھی کہ روزے کو اس پر واجب قرار دیا جائے کیونکہ ہو سکتا ہے واقعی چاند ہو اور اس کو نظر آیا ہو اور کسی کو نظر نہیں آیا، تو احتیاط کس میں تھی کہ اس پر روزے کو واجب قرار دیا جائے چنانچہ اس پر روزے کو واجب قرار دیا گیا کہ اسے اب روزہ رکھنا پڑے گا۔ لیکن یہاں پر اب احتیاط اس کے اندر ہے کہ افطار نہ کرے بلکہ کیا کرے؟ روزہ رکھے، کیونکہ ہو سکتا ہے وہ جو اس نے رمضان کا چاند دیکھا تھا وہاں اس سے غلطی ہوئی ہو، کیا ہو گئی ہو؟ غلطی ہو گئی ہو، ویسے ہی اس کو شبہ پڑ گیا چاند کا، چاند نکلا ہی نہیں تھا تو اس نے دوبارہ ایک روزہ رکھ لیا اور چاند حقیقتاً اگلے دن نکلا ہے تو دیکھو وہ شروع والے شروع میں چاند کے دیکھنے میں غلطی کا شبہ آ گیا، جب شبہ آ گیا تو احتیاط اسی میں ہے کہ یہ روزہ رکھے اس روز بھی اور پھر باقی لوگوں کے ساتھ عید کرے بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آ گیا؟ اب کتاب پر دیکھیے: وَلَوْ أَكْمَلَ هَذَا الرَّجُلُ ثَلَاثِينَ يَوْمًا اور اگر پورے کر لیے اس آدمی نے تیس دن، لَمْ يُفْطِرْ إِلَّا مَعَ الْإِمَامِ تو یہ فطر نہیں کرے گا مگر امام کے ساتھ ہی، لِأَنَّ الْوُجُوبَ عَلَيْهِ لِلِاحْتِيَاطِ اس لیے کیونکہ اس پر وہ جو روزے کا وجوب تھا، وہ جو شروع رمضان میں اس پر روزے کا وجوب تھا لِلِاحْتِيَاطِ وہ کس لیے تھا؟ احتیاط کی وجہ سے تھا، وَالِاحْتِيَاطُ بَعْدَ ذَلِكَ فِي تَأْخِيرِ الْإِفْطَارِ اور احتیاط جو ہے اس کے بعد افطار کو مؤخر کرنے میں ہے یعنی جب عید کا چاند نظر نہیں آیا تو احتیاط کس میں ہے؟ افطار یعنی فطر کو مؤخر کرنے میں احتیاط ہے کیونکہ ہو سکتا ہے اس سے شروع رمضان میں غلطی ہوئی ہو۔ وَلَوْ أَفْطَرَ اور اگر اس نے روزہ توڑ دیا، یہ جو آخری دن ہے رمضان کا باقی لوگوں کے لیے تیسواں اور اس کے لیے اکتیسواں، اس دن اس نے روزہ رکھ کر پھر توڑ دیا، فَلَا كَفَّارَةَ عَلَيْهِ تو اس پر کفارہ نہیں ہے، اعْتِبَارًا لِلْحَقِيقَةِ الَّتِي عِنْدَهُ اعتبار کرتے ہوئے اس حقیقت کا جو اس شخص کے نزدیک ثابت ہے۔ اس کے نزدیک تو حقیقت کیا ثابت ہے؟ کہ اس کے تیس رمضان کے روزے پورے ہو چکے ہیں اور تیس سے اوپر تو رمضان نہیں ہوتا، لہٰذا اگلا دن یقیناً کس کا ہوگا؟ عید کا ہی ہوگا اس کے نزدیک، لہٰذا اس پر کفارہ نہیں آئے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ وَإِذَا كَانَ بِالسَّمَاءِ عِلَّةٌ قَبِلَ الْإِمَامُ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ الْعَدْلِ فِي رُؤْيَةِ الْهِلَالِ رَجُلًا كَانَ أَوِ امْرَأَةً، حُرًّا كَانَ أَوْ عَبْدًا، بھئی یاد رکھیے ایک ہے رمضان کا چاند اور ایک ہے عید کا چاند۔ اگر آسمان پر بادل اور غبار وغیرہ اس جیسی چیز کوئی نہ ہو تو پھر رمضان کے چاند میں بھی ضروری ہے کہ اس کو لوگوں کی ایک بڑی جماعت دیکھے اور اسی طرح عید کے چاند میں بھی ضروری ہے کہ اس کو لوگوں کی ایک بڑی جماعت دیکھے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ کس دن؟ جب یہ انتیسواں دن ہو، تیس سے اوپر تو مہینہ ہوتا نہیں، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو لہٰذا انتیسویں دن اگر آسمان صاف ہے، بادل اور غبار نہیں ہے تو چاہے رمضان کا چاند دیکھ رہے ہیں چاہے عید کا چاند دیکھ رہے ہیں دونوں صورتوں میں جم غفیر کا چاند کو دیکھنا ضروری ہے، پھر ہی رمضان یا عید کا ثبوت ہوگا ورنہ عید یا رمضان کا ثبوت نہیں ہوگا۔ لیکن اگر آسمان پر بادل ہیں یا غبار وغیرہ ہے تو پھر اس صورت میں یاد رکھیے رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں ایک عادل آدمی کی گواہی بھی کافی ہو جائے گی، چاہے وہ عادل آدمی آزاد ہو چاہے غلام ہو، چاہے وہ مذکر ہو چاہے مؤنث ہو۔ تو اس میں ایک آدمی کی بھی گواہی کافی ہو جائے گی چاہے مرد ہو یا عورت ہو، غلام ہو یا آزاد ہو اور اس گواہی کو قبول کر لیا جائے گا اور قاضی کس کا حکم دے دے گا؟ رمضان کا حکم دے دے گا کہ رمضان شروع ہو گیا ہے، سب لوگ کل سے اس کا روزہ رکھیں۔ اور اگر عید کا چاند دیکھ رہے ہیں انتیس رمضان کو اور آسمان پر بادل ہیں یا غبار ہے تو پھر یاد رکھیے اب ایک آدمی کی گواہی یہاں کافی نہیں بلکہ کم از کم دو عادل آدمی ہوں یا ایک مرد اور دو عورتیں ہوں تو پھر ان کی گواہی سے عید ثابت ہو جائے گی بھئی، عید ثابت۔ اور صرف عورتوں کی گواہی ہو، چار عورتوں کا چار عورتیں کہتی ہیں ہم نے عید کا چاند دیکھا ہے تو صرف عورتوں کی گواہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ مرد کا ہونا ضروری ہے، اور نہ اس میں غلاموں کی گواہی بھی قبول نہیں۔ فرق سمجھ میں آ گیا بھئی؟ اب اس کی وجہ کیا ہے وہ آگے یہ دیکھیے ذکر کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: وَإِذَا كَانَ بِالسَّمَاءِ عِلَّةٌ اور اگر آسمان میں کوئی عذر ہوا، علت کہتے ہیں عذر کو یعنی کوئی بادل وغیرہ ہیں یا غبار ہے، اور اگر اور جب آسمان پر کوئی علت ہو قَبِلَ الْإِمَامُ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ الْعَدْلِ تو قبول کرے گا امام ایک قابل اعتماد شخص کی گواہی، عدل یعنی عادل، اور عادل کیا معنی؟ قابل اعتماد بھئی۔ قابل اعتماد آدمی ہو، چاہے مرد ہو یا عورت ہو یا غلام ہو۔ اب عادل کس کو کہتے ہیں بھئی؟ یہ جانتے ہیں یا نہیں جانتے؟ عادل وہ شخص ہے جو کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو، صغیرہ گناہ بھی اس سے کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں، عام ان صغیرہ کرتا ہی نہیں چلا جاتا بلکہ صغیرہ بھی اس سے کبھی کبھار ہوتے ہیں، اور نیز گھٹیا اور ادنیٰ افعال سے بھی وہ اپنے آپ کو بچاتا ہو، یہ ہے قابل اعتماد آدمی۔ کبیرہ گناہوں سے بھی بچتا ہو، صغیرہ پر اصرار بھی نہ کرتا ہو یعنی صغیرہ کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں، یہ نہیں کہ صغیرہ کرتا ہی چلا جاتا ہے وہ اس کی پروا ہی نہیں کرتا، ایسا بھی نہ ہو، اور نیز وہ گھٹیا اور ادنیٰ افعال سے بھی اپنے آپ کو بچاتا ہو۔ گھٹیا اور ادنیٰ افعال مثلاً بھئی وہ راستے میں کھاتا ہے، تو حالانکہ معزز آدمی ایسا کبھی بھی نہیں کرتا کہ راستے میں بیٹھ کر کھائے یا راستے میں چلتے ہوئے کھائے بھئی، تو یہ ادنیٰ فعل ہے، گھٹیا فعل ہے۔ اسی طرح اور گھٹیا فعل مثلاً یہ کہ راستے میں چلتے ہوئے جہاں کہیں پیشاب آتا ہے دیوار کی طرف رخ کر کے وہیں بیٹھ کر پیشاب شروع کر دیتا ہے تو یہ تو گھٹیا فعل ہے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ معزز آدمی کبھی بھی اس طرح نہیں کرتا بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ معزز آدمی کو تو اگر پیشاب کے لیے باہر نکلنا بھی پڑتا ہے تو وہ آبادی سے اتنی دور چلا جاتا اتنی دور جاتا ہے جہاں کسی کے ہونے کا امکان نہیں ہوتا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو اس طرح اگر گھٹیا افعال کرتا ہے تو اس سے بھی اس کی عدالت باقی نہیں رہے گی بھئی۔ تو عادل شخص ہونا چاہیے۔ تو کہتے ہیں: وَإِذَا كَانَ بِالسَّمَاءِ عِلَّةٌ اور جب آسمان میں کوئی عذر ہو قَبِلَ الْإِمَامُ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ الْعَدْلِ فِي رُؤْيَةِ الْهِلَالِ تو امام قبول کر لے گا ایک عادل شخص کی گواہی کو چاند کے دیکھنے میں، رَجُلًا كَانَ أَوِ امْرَأَةً مرد ہو وہ یا عورت ہو، حُرًّا كَانَ أَوْ عَبْدًا آزاد ہو یا غلام ہو، یہ کس چاند کی بات ہو رہی ہے؟ رمضان کے چاند کی بات ہو رہی ہے، عید کے چاند کی بات نہیں ہو رہی وہ آگے ذکر آئے گا۔ لِأَنَّهُ أَمْرٌ دِينِيٌّ، دلیل ذکر کر رہے ہیں کہ ایک ہی گواہی کیوں قبول کی جائے گی؟ کہتے ہیں: لِأَنَّهُ أَمْرٌ دِينِيٌّ اس لیے کیونکہ یہ ایک دینی معاملہ ہے فَأَشْبَهَ رِوَايَةَ الْأَخْبَارِ تو یہ مشابہ ہو گیا احادیث کی روایت کے۔ جیسے احادیث میں کیا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال ہیں، دینی معاملات اس میں بیان ہوتے ہیں، تو اس کے اندر جیسے ایک عادل شخص کی روایت کو اور اس کی خبر کو قبول کر لیا جاتا ہے، روایت کرنے والا ایک ہی کیوں نہ ہو پھر بھی کیا کر لیا جاتا ہے اس کو؟ قبول کر لیا جاتا ہے، تو یہاں پر بھی یہ جو گواہی ہے یہ دینی معاملے کے مشابہ ہو گئی یعنی حدیث کی روایت کے مشابہ ہو گئی اور وہاں ایک آدمی کی روایت کو قبول کر لیا جاتا ہے تو یہاں اس آدمی کی خبر کو قبول کر لیا جائے گا۔ یہ معنی ہے: لِأَنَّهُ أَمْرٌ دِينِيٌّ فَأَشْبَهَ رِوَايَةَ الْأَخْبَارِ اس لیے کیونکہ یہ ایک دینی معاملہ ہے یعنی رمضان کے چاند کی خبر دینا یہ کیا ہے؟ ایک دینی معاملہ ہے، اس میں لوگوں کا کوئی نفع نہیں ہے بلکہ رمضان کے رمضان کا چاند جب دیکھ لیا جائے گا تو اس سے کیا شروع ہوگا؟ رمضان کا ثبوت ہو جائے گا، رمضان شروع ہوگا، تو یہ ایک دینی معاملہ ہے اس میں لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں۔ کیونکہ فاسق لوگ جو ہیں، فاسق وہ رمضان کو پسند کریں گے یا چاہیں گے یہ ذرا اور دیر سے آئے؟ وہ تو یقیناً چاہیں گے کہ ذرا اور دیر، تو معلوم ہوا لوگوں کا اس میں نفع نہیں ہے، یہ خالص دینی معاملہ ہے اور جب دینی معاملہ ہے تو اور دینی معاملات کی طرح اس کا حکم ہوگا، اور دینی معاملات کے اندر جیسے ایک شخص کی روایت کو اور حدیث کو قبول کر لیا جاتا ہے اسی طرح اس آدمی کی خبر کو بھی قبول کر لیا جائے گا۔ یہ معنی ہے: فَأَشْبَهَ رِوَايَةَ الْأَخْبَارِ تو یہ احادیث کی روایت کے مشابہ ہو گیا۔ وَلِهَذَا لَا يَخْتَصُّ بِلَفْظِ الشَّهَادَةِ اور اسی وجہ سے یہ خبر خاص نہیں ہے شہادت کے لفظ کے ساتھ یعنی اس میں شہادت کا لفظ کہنا بھی ضروری نہیں، وہ جس شخص نے چاند دیکھا ہے وہ آ کر یہ کہتا ہے کہ میں نے چاند دیکھا ہے، یہ کافی ہے۔ اس کے لیے یہ شرط نہیں ہوگی کہ یوں کہو: أَشْهَدُ، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے چاند، تو یہاں شہادت کا لفظ بولنا بھی اس کے لیے شرط نہیں، معلوم ہوا یہ شہادت کے درجے میں نہیں بلکہ کس درجے میں ہے؟ ایک دینی خبر کے درجے میں ہے لہٰذا اسی کی شرائط ہوں گی۔ اگر یہ شہادت کے درجے میں ہوتا تو شہادت میں تو معاملات کے اندر کیا ضروری ہے؟ دو مردوں کی یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ضروری ہوتی ہے لیکن وہ یہاں شرط نہیں ہوگا۔ اسی لیے کہا: وَلِهَذَا لَا يَخْتَصُّ بِلَفْظِ الشَّهَادَةِ اور اسی وجہ سے یہ خاص نہیں ہوگا شہادت کے لفظ کے ساتھ۔ وَتُشْتَرَطُ الْعَدَالَةُ اور عدالت کی شرط ہوگی، عدالت کی شرط لگائی جائے گی، لِأَنَّ قَوْلَ الْفَاسِقِ فِي الدِّيَانَاتِ غَيْرُ مَقْبُولٍ اس لیے کیونکہ فاسق آدمی کا قول فِي الدِّيَانَاتِ دینی معاملات کے اندر غَيْرُ مَقْبُولٍ وہ قبول نہیں کیا جاتا۔ فاسق آدمی کا قول دینی معاملات میں قبول نہیں کیا جاتا کیونکہ فاسق تو وہ آدمی ہے جو دین پر پورے طریقے پر چلتا ہی نہیں ہے، جب وہ خود دین کی پروا نہیں کرتا تو دینی معاملات میں کیسے اس کی بات کو قبول کر لیا جائے بھئی؟ وَتَأْوِيلُ قَوْلِ الطَّحَاوِيِّ عَدْلًا كَانَ أَوْ غَيْرَ عَدْلٍ أَنْ يَكُونَ مَسْتُورًا، یہاں سے صاحب ہدایہ امام طحاوی رحمہ اللہ کے ایک قول کی تفسیر اور تاویل بیان کر رہے ہیں کہ بھئی یہاں پر تو متن میں کیا آیا؟ کہ عادل ہونا ضروری ہے اس آدمی کا جس کی گواہی کو قبول کیا جائے، چاہے مرد ہو یا عورت ہو یا غلام، لیکن عادل ہونا شرط ہے۔ جبکہ امام طحاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عَدْلًا كَانَ أَوْ غَيْرَ عَدْلٍ چاہے وہ عادل ہو چاہے عادل نہ ہو، تو انہوں نے تو گویا ان کے نزدیک تو گویا غیر عادل کی خبر کو بھی قبول کیا جائے گا۔ تو صاحب ہدایہ آپ کو بتائیں گے کہ امام طحاوی کا یہ معنی نہیں ہے کہ غیر عادل کی بات کو بھی قبول کیا جائے گا بلکہ ان کے کہنے کا معنی یہ ہے کہ چاہے وہ خبر لانے والا عادل ہو چاہے وہ مستور الحال ہو یعنی اس کی عدالت کا پتہ ہی نہیں۔ ایک تو وہ شخص ہے جس کی عدالت کا علم ہے، پتہ ہے کہ عادل آدمی ہے، نیک آدمی ہے، قابل اعتماد آدمی ہے، تو جو امام طحاوی نے غَيْرَ عَدْلٍ کہا اس سے غیر عادل نہیں مراد بلکہ کون سا شخص مراد ہے؟ مستور الحال جس کا حال چھپا ہوا ہے، پتہ نہیں کہ وہ عادل ہے یا عادل نہیں ہے، تو اس کی بھی گواہی کو اس مسئلے میں قبول کر دیا جائے گا۔ تو خبر لانے والا اگر ایسا شخص ہو جس کی عدالت کا پتہ ہے اس کی بات کو بھی قبول کیا جائے گا، اور ایسا شخص جس کی عدالت کا پتہ نہیں اس کی بات کو بھی کیا کر لیا جائے گا؟ قبول کر لیا جائے گا۔ ہاں جس کے فاسق ہونے کا پتہ ہے کہ یہ دینی معاملات کی پروا ہی نہیں کرتا، اس کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔ تو کہتے ہیں: وَتَأْوِيلُ قَوْلِ الطَّحَاوِيِّ عَدْلًا كَانَ أَوْ غَيْرَ عَدْلٍ أَنْ يَكُونَ مَسْتُورًا اور امام طحاوی کے قول عَدْلًا كَانَ أَوْ غَيْرَ عَدْلٍ کی تاویل جو ہے وہ یہ ہے: أَنْ يَكُونَ مَسْتُورًا کہ وہ شخص کیا ہو؟ مستور ہو یعنی پوشیدہ ہو یعنی اس کی عدالت پوشیدہ ہو۔ وَالْعِلَّةُ غَيْمٌ أَوْ غُبَارٌ أَوْ نَحْوُهُ، بھئی متن میں آیا تھا: وَإِذَا كَانَ بِالسَّمَاءِ عِلَّةٌ، یہ علت سے کیا مراد ہے؟ کہتے ہیں: اور علت جو ہے غَيْمٌ وہ بادل ہیں أَوْ غُبَارٌ یا غبار ہے أَوْ نَحْوُهُ یا اس جیسی کوئی چیز ہے، اس کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔ وَفِي إِطْلَاقِ جَوَابِ الْكِتَابِ يَدْخُلُ الْمَحْدُودُ فِي الْقَذْفِ بَعْدَمَا تَابَ، بھئی قدوری کے متن میں جو بات آ رہی ہے وہاں مطلق ہے، مطلق ہے کہ عادل کی گواہی کو قبول کر لیا جائے گا۔ اب عادل دو قسم کے ہیں، ایک عادل وہ ہے جو جو محدود فی القذف نہیں ہے، عام آدمی ہے، اور ایک عادل وہ ہے جو محدود فی القذف ہے، اس نے کسی پر تہمت لگائی تھی زنا کی اور پھر اس کو عدالت میں ثابت نہ کر سکا، گواہ پیش نہ کر سکا تو اس پر حد قذف جاری کر دی گئی اور اسی کوڑے لگائے گئے اور نیز اس کے بارے میں قرآن میں اللہ کیا فرماتے ہیں؟ فَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا کہ ان کی گواہی کبھی بھی قبول نہ کرو۔ تو یہ جو محدود فی القذف ہے اس کی گواہی کسی بھی معاملے کے اندر قبول نہیں کی جاتی چاہے یہ بعد میں توبہ ہی کیوں نہ کر لے۔ ہمارے نزدیک یہ گواہی کا قبول نہ کرنا یہ حد ہی کا حصہ ہے، حد ہی کا حصہ ہے یعنی سزا ہی کا حصہ ہے تو اس کو کوڑے بھی لگیں گے اور پھر عمر بھر اب کسی بھی معاملے کے اندر اس کی گواہی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ تو یہ شخص اگر بعد میں توبہ کر لیتا ہے تو یہ بھی عادل بن گیا، کیا بن گیا؟ عادل بن گیا جب توبہ کر لیتا ہے۔ لیکن بہرحال یہ ہے تو محدود فی القذف، اور محدود فی القذف کی گواہی تو کسی معاملے میں بھی قبول نہیں کی جاتی، تو متن کے اندر تو مطلقاً عادل کا ذکر آیا تو کیا یہ محدود فی القذف عادل جو ہے کیا اس کی گواہی کو بھی اس چاند دیکھنے کے سلسلے میں قبول کیا جائے گا یا قبول نہیں کیا جائے گا؟ کہتے ہیں ہاں بھئی، اس کی گواہی کو بھی قبول کیا جائے گا، اس کی گواہی کو بھی قبول کیا جائے گا۔ بھئی سوال پیدا ہوتا ہے اس کے بارے میں تو اللہ کیا فرما رہے ہیں؟ اس کی گواہی کو کبھی بھی قبول نہ کرو، تو جواب یہ کہ بھئی ابھی ذکر ہو گیا کہ یہ جو چاند دیکھنے کے بارے میں بتلا رہا ہے یہ گواہی ہے ہی نہیں، یہ کیا کر رہا ہے؟ خبر دے رہا ہے، لہٰذا خبر کی شرائط اس کے اندر ضروری ہیں اور ان میں اس میں شرط تھی عدالت، اور عادل تو یہ ہے، عادل تو یہ ہے، شہادت تو یہ ہے ہی نہیں، اگر شہادت ہوتی تو پھر ہم اس کی گواہی بھی قبول نہ کرتے بھئی۔ دلیل سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں: وَفِي إِطْلَاقِ جَوَابِ الْكِتَابِ اور یہ کتاب یعنی قدوری کا جو جواب ہے اس کے مطلق ہونے میں يَدْخُلُ الْمَحْدُودُ فِي الْقَذْفِ محدود فی القذف بھی داخل ہو جائے گا بَعْدَمَا تَابَ بعد اس کے جب وہ توبہ کر لے، کیونکہ وہ بھی کیا بن جائے گا؟ عادل بن جائے گا، اور یہاں تو مطلقاً عادل کا ذکر آیا، کوئی قید آئی کہ محدود فی القذف نہیں ہونا چاہیے؟ کوئی قید نہیں، تو مطلقاً کتاب کا جو جواب ہے یعنی اس میں جو بتلایا گیا ہے اس کے اندر تو محدود فی القذف بھی داخل ہو جائے گا بعد اس کے جب وہ توبہ کر لے، وَهُوَ ظَاهِرُ الرِّوَايَةِ اور یہی ظاہر روایت بھی ہے یعنی محدود فی القذف جب توبہ کر لے تو اس میں اس کی گواہی بھی قبول کر لی جائے گی، لِأَنَّهُ خَبَرٌ کیونکہ یہ کیا ہے؟ یہ خبر ہے، شہادت ہے ہی نہیں۔ وَعَنْ أَبِي حَنِيفَةَ أَنَّهَا لَا تُقْبَلُ جبکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے یہ روایت ہے کہ اس کی یہ خبر قبول نہیں کی جائے گی، یہ شہادت قبول نہیں کی جائے گی، لِأَنَّهَا شَهَادَةٌ مِنْ وَجْهٍ اس لیے کیونکہ یہ بعض اعتبارات سے یہ شہادت ہی ہے، بعض اعتبارات سے شہادت ہی ہے امام صاحب فرماتے ہیں لہٰذا قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے کیونکہ اس میں اس میں یہ جو خبر دیتا ہے تو کیا خبر کی وجہ سے روزہ ثابت ہو جائے گا یا قضائے قاضی ضروری ہے کہ قاضی فیصلہ کر دے اور کہہ دے لوگوں سے کہ کل کیا کرنا؟ روزہ رکھنا۔ تو اس میں تو کیا ضروری ہے؟ قضائے قاضی، قاضی کا یہ کہنا اور حکم دینا ضروری ہے۔ معلوم ہوا یہ شہادت کی طرح ہے کیونکہ قضائے قاضی کب ہوتی ہے؟ شہادت کے بعد ہوتی ہے، اور نیز نیز اس کے اندر بھی عدالت کی شرط ہے جیسے شہادت کے اندر عدالت کی شرط ہوتی ہے تو وہ یہاں بھی معتبر، تو یہ بعض اعتبارات سے یہ شہادت کی طرح ہے اگرچہ پورے طور پر تو نہیں لیکن بعض اعتبارات سے یہ شہادت کی طرح، اور جب بعض اعتبارات سے یہ شہادت کی طرح ہے تو شہادت کی شرائط کا لحاظ رکھنا پڑے گا اور اس میں شرط کیا تھی شہادت کے اندر کہ وہ شخص محدود فی القذف نہ ہو، نہیں ہونا چاہیے۔ تو یہ فرماتے ہیں: لِأَنَّهَا شَهَادَةٌ مِنْ وَجْهٍ اس لیے کیونکہ یہ بعض اعتبارات سے شہادت ہے۔ وَكَانَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي أَحَدِ قَوْلَيْهِ يَشْتَرِطُ الْمُثَنَّى اور امام شافعی رحمہ اللہ اپنے دو قولوں میں سے ایک قول کے اندر شرط لگاتے ہیں مثنیٰ دو کی، وہ فرماتے ہیں ایک کی گواہی سے یہ ثابت نہیں ہوگا رمضان بلکہ دو ہونے چاہیے گواہی دینے والے۔ وَالْحُجَّةُ عَلَيْهِ مَا ذَكَرْنَا اور دلیل ان کے خلاف وہ ہے جو ہم نے ذکر کر دی کہ یہ کیا ہے؟ یہ شہادت ہے ہی نہیں بلکہ یہ تو خبر ہے دینی معاملے کی خبر ہے، اور دینی معاملے کی خبر ایک قابل اعتماد آدمی کی بھی قبول کر لی جاتی ہے۔ وَقَدْ صَحَّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبِلَ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ فِي رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ اور تحقیق یہ بات ثابت ہے کہ حضور علیہ السلام نے قَبِلَ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ ہونا چاہیے بھئی الف لام نہیں، اس لیے کیونکہ حضور علیہ السلام نے قَبِلَ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ فِي رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ کہ حضور علیہ السلام نے ایک آدمی کی گواہی کو بھی قبول فرما لیا تھا رمضان کا ہلال دیکھنے میں۔ بھئی وہ دیہاتی آیا تھا اور اس نے گواہی دی تھی کہ میں نے چاند دیکھا ہے تو آپ نے اس کو قبول فرمایا تھا۔ ثُمَّ إِذَا قَبِلَ الْإِمَامُ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ وَصَامُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا لَا يُفْطِرُونَ فِيمَا رَوَى الْحَسَنُ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ لِلِاحْتِيَاطِ، بھئی مسئلہ یہ کہ رمضان کا چاند صرف ایک آدمی نے دیکھا تھا انتیس شعبان کی شام کو اور اس نے آ کر گواہی دے دی اور امام نے اس کی گواہی قبول کرتے ہوئے لوگوں کو رمضان کا روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ اب رمضان کے دن گزرتے چلے گئے، انتیس رمضان آیا بھئی، لوگوں کے کتنے روزے ہو چکے ہیں؟ انتیس روزے اس ایک شخص کی گواہی کی وجہ سے رمضان کا ثبوت ہوا تھا۔ اب اگلا دن کون سا ہے؟ تیس، تیس والے دن بھی لوگوں نے روزہ رکھ لیا اور پھر شام کو بادل وغیرہ بھی نہیں ہے اور وہ چاند تلاش کر رہے ہیں، چاند دکھائی ہی نہیں دے رہا۔ اب تیس روزے پورے ہو چکے ہیں تو کیا کیا جائے؟ اگلا دن عید کا شمار کیا جائے یا کل بھی کیا کر لیں گے لوگ؟ روزہ رکھیں گے۔ تو کہتے ہیں بھئی احتیاط اس کے اندر ہے کہ کل بھی روزہ ہی رکھیں بھئی، کیونکہ اس ایک آدمی نے چاند دیکھا تھا تو ہو سکتا ہے اس سے غلطی ہوئی ہو۔ تو احتیاط اسی کے اندر ہے کہ کیا کر لیں اس دن بھی؟ روزہ رکھ لیں، روزہ رکھ لیں۔ یہ معنی ہے: ثُمَّ إِذَا قَبِلَ الْإِمَامُ شَهَادَةَ الْوَاحِدِ پھر جب امام نے ایک آدمی کی گواہی قبول کر لی وَصَامُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا اور ان لوگوں نے تیس روزے رکھ لیے لَا يُفْطِرُونَ تو پھر اس کے بعد اگلے دن افطار نہیں کریں گے، فطر نہیں کریں گے، فِيمَا رَوَى الْحَسَنُ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ اس روایت کے مطابق جس کو روایت کیا ہے حسن ابن زیاد رحمہ اللہ نے امام صاحب سے لِلِاحْتِيَاطِ بطور احتیاط یعنی بطور احتیاط کے اگلے دن فطر نہیں کریں گے، وَلِأَنَّ الْفِطْرَ لَا يَثْبُتُ بِشَهَادَةِ الْوَاحِدِ اور نیز اس لیے کیونکہ فطر وہ ایک آدمی کی گواہی سے ثابت نہیں ہوتا۔ اب تو بات عید کی آ گئی بھئی، اور رمضان تو ایک آدمی کی گواہی سے ثابت ہو جاتا تھا، میں نے آپ کو مسئلہ بتلا دیا تھا شروع میں، جبکہ عید کے لیے تو کم از کم کتنے آدمیوں کی گواہی ضروری؟ دو آدمیوں کی گواہی ضروری ہے۔ تو رمضان تو ثابت ہو گیا تھا لیکن اسی گواہی پر آگے کیا فیصلہ کر دیا جائے کہ عید کا دن بھی ثابت ہو رہا ہے، یہ تو ایک ہی گواہی پر گویا عید کو ثابت کیا جا رہا ہے حالانکہ ایک ہی گواہی پر تو عید کا دن ثابت نہیں ہوتا، تو اس لیے احتیاط یہ ہے کہ اگلے دن روزہ ہی رکھا جائے۔ وَعَنْ مُحَمَّدٍ رَحِمَهُ اللهُ أَنَّهُمْ يُفْطِرُونَ اور امام محمد رحمہ اللہ سے یہ روایت ہے کہ وہ لوگ فطر کر لیں گے، کیا کر لیں گے؟ فطر کر لیں گے یعنی اگلے دن روزہ نہیں رکھیں گے بلکہ عید کا دن ہوگا۔ اچھا ان پر اشکال ہوتا ہے، ان پر اشکال ہوتا ہے، بھئی عید کا دن تو ایک شخص کی گواہی سے ثابت نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے تو کم از کم دو آدمیوں کی یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ضروری ہے، تو فرماتے ہیں کہ بھئی بعض چیزیں اگرچہ ابتداءً ثابت نہیں ہوتیں کسی چیز سے لیکن ضمناً ثابت ہو جاتی ہیں۔ ابتداءً ثابت نہیں ہوتیں لیکن ضمناً ثابت ہو جاتی ہیں۔ یعنی اگر ایک آدمی اکیلا آ کر عید کا چاند دیکھنے کی گواہی دے تو اب ابتداءً اس گواہی کی وجہ سے عید کا دن ثابت نہیں ہوگا بلکہ اگلے دن لوگ کیا کریں گے؟ روزہ ہی رکھیں گے، تو ابتداءً کوئی آدمی اکیلا آدمی آ کر گواہی دے گا تو اس سے عید کا دن ثابت نہیں ہوگا کیونکہ وہ ابتداءً گواہی ہی کس کی دے رہا ہے؟ عید کی گواہی، عید کے دن کی عید کے چاند کی گواہی دے رہا ہے اور اس کے لیے دو آدمیوں کا ہونا یا ایک مرد اور دو عورتوں کا ہونا ضروری تھا۔ لیکن یہاں پر جو عید کا ثبوت ہو رہا ہے ایک آدمی کی گواہی سے وہ ابتداءً نہیں ہے بلکہ ضمناً ہے۔ کس طرح ہے؟ ضمناً ہے، اس لیے کیونکہ اس ایک آدمی کی گواہی سے رمضان ثابت ہوا تھا، یہ گواہی اس نے عید کے لیے نہیں دی تھی بلکہ کس کے لیے دی تھی؟ رمضان، تو جب رمضان ثابت ہوا تو جب تیس دن پورے ہو جائیں گے تو ضمناً عید بھی کیا ہو جائے گی؟ ثابت ہو جائے گی اسی گواہی کی وجہ سے۔ تو وہ گواہی ابتداءً عید کے لیے تھی یا اب ضمناً عید کے لیے بن گئی؟ اب ضمناً عید کے لیے بن گئی ہے، ابتداءً وہ عید کے لیے نہیں۔ تو بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ابتداءً تو ایک چیز کی وجہ سے ثابت نہیں ہوتیں لیکن ضمناً کیا ہو جاتی ہیں؟ تو یہاں پر بھی ابتداءً ایک آدمی کی گواہی سے عید ثابت نہیں ہوگی لیکن ضمناً ثابت ہو جائے گی۔ وَعَنْ مُحَمَّدٍ رَحِمَهُ اللهُ أَنَّهُمْ يُفْطِرُونَ کہ وہ فطر کریں گے، وَيَثْبُتُ الْفِطْرُ اور فطر ثابت ہو جائے گی بِنَاءً عَلَى أَنَّ ثُبُوتَ الرَّمَضَانِيَّةِ بِشَهَادَةِ الْوَاحِدِ اس وجہ سے کیونکہ رمضان ہونے کا ثبوت جو ہے وہ ایک آدمی کی گواہی سے ہے، تو اس وجہ سے فطر بھی ثابت ہو جائے گا یعنی ضمناً، وَإِنْ كَانَ لَا يَثْبُتُ بِهَا ابْتِدَاءً اگرچہ اس ایک کی گواہی کی وجہ سے ابتداءً فطر ثابت نہیں ہوتا، كَاسْتِحْقَاقِ الْإِرْثِ جیسے کہ وراثت کا مستحق ہونا بِنَاءً عَلَى النَّسَبِ الثَّابِتِ بِشَهَادَةِ الْقَابِلَةِ بوجہ اس نسب کے جو ثابت ہو دایہ کی گواہی کی وجہ سے۔ بھئی یاد رکھیے کہ نسب جو ہے نا نسب، یہ دایہ کی گواہی سے بھی ثابت ہو جاتا ہے۔ کس کی گواہی سے؟ دایہ جو ہے، جو بچے کی پیدائش کے وقت جو عورت موجود ہے اس کی گواہی سے بھی نسب ثابت ہو جائے گا۔ مثلاً ایک دایہ نے گواہی دی کہ اس عورت نے میں موجود تھی اس نے بچے کو اس بچے کو اس نے جنم دیا ہے، اور یہ بیوی کس کی ہے مثلاً زید کی، تو جو بچہ ہوتا ہے وہ بھی کس کے لیے ثابت ہوتا ہے؟ خاوند کے لیے۔ تو اس ایک عورت کی گواہی سے اس بچے کا نسب زید سے ثابت ہو جائے گا۔ زید سے اور جب زید سے نسب ثابت ہو گیا تو تو یہ بچہ اب زید کا وارث بنے گا اگر زید کا انتقال ہوتا ہے، اور اگر اس بچے کا انتقال ہوتا ہے اور اس کا اس کو کوئی اس سے مال کوئی مل جاتا ہے، کوئی وارث کوئی اس کے لیے وصیت کر دیتا ہے کہ زید کا جو بچہ ہے اس کے لیے میرے مرنے کے بعد میرے مال میں سے اس کو اتنا مال دے دینا، تو مال کا مالک کون ہو گیا؟ وہ بچہ ہو گیا۔ اب اگر اس بچے کا انتقال ہوتا ہے تو زید اس کا وارث بنے گا کیونکہ نسب ثابت ہے یا نہیں؟ تو دیکھیے نسب کس کی وجہ سے ثابت ہوا تھا؟ ایک عورت کی گواہی کی وجہ سے کیونکہ نسب ایک عورت کی گواہی سے ثابت ہو جاتا ہے۔ لیکن لیکن وراثت جو ہے اس کے اندر تو دو مردوں کی گواہی یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی ضروری ہے، لیکن یہاں وراثت جو ثابت ہو رہی ہے وہ ابتداءً اس عورت کی گواہی سے ثابت ہو رہی ہے یا ضمناً ثابت ہو رہی ہے؟ اس عورت نے تو وراثت کی بات ہی نہیں کی، اس نے تو صرف کس چیز کی گواہی دی تھی؟ نسب کی گواہی دی تھی، تو وہ نسب کی وجہ سے ضمناً وراثت بھی ثابت ہو جائے گی اس ایک گواہی پر، حالانکہ ابتداءً ایک عورت کی گواہی پر کوئی وراثت کا مستحق نہیں ہوتا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی۔ یہ معنی ہے: كَاسْتِحْقَاقِ الْإِرْثِ جیسے کہ وراثت کا مستحق ہونا بِنَاءً عَلَى النَّسَبِ الثَّابِتِ بوجہ اس نسب کے جو ثابت ہے بِشَهَادَةِ الْقَابِلَةِ دایہ کی گواہی کی وجہ سے۔ چلیے بس بھئی ھذا ھو المرام واللہ اعلم بحقیقۃ الکلام۔
169 approved lectures · 119 of 169