Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

الهداية جزء أول · dars-083

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Oct 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 410
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ وَشَهِدُوا عِنْدَ الْإِمَامِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ بَعْدَ الزَّوَالِ صَلَّى الْعِيدَ مِنَ الْغَدِ، لِأَنَّ هَذَا تَأْخِيرٌ بِعُذْرٍ وَقَدْ وَرَدَ فِيهِ الْحَدِيثُ، فَإِنْ حَدَثَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي لَمْ يُصَلِّهَا بَعْدَهُ. عید کی نماز سے متعلقہ مسائل بیان ہو رہے ہیں بھئی۔ گزشتہ سبق میں آپ نے پڑھا تھا کہ عید کی نماز ہر اس شخص پر واجب ہے جس پر جمعے کی نماز واجب ہے بھئی۔ اور یہ بھی آپ نے پڑھا تھا کہ عید الفطر کے دن عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے جو ہے مستحب ہے کہ وہ نماز کے لیے جانے والا غسل کرے، مسواک کرے، خوشبو لگائے، اپنے بہترین کپڑے پہنے اور عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے کچھ کھا لے، یعنی کوئی میٹھی چیز کھا لے، کیونکہ حضور علیہ السلام عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے عید الفطر والے دن کوئی میٹھی چیز تناول فرماتے تھے۔ اور اسی طرح صدقۂ فطر بھی اس سے پہلے ہی ادا کر دے۔ اور عیدگاہ کے اندر نوافل عید کی نماز سے پہلے پڑھنا مکروہ ہے۔ نیز یاد رکھیے اسی طرح عید کی نماز کے بعد بھی عیدگاہ کے اندر نوافل پڑھنا مکروہ ہے بھئی۔ جبکہ عید کی نماز سے پہلے عیدگاہ میں بھی پڑھنا مکروہ اور گھر پر بھی نوافل پڑھنا مکروہ، اور عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں پڑھنا تو مکروہ لیکن گھر پر پڑھنا جائز ہے بھئی گھر پر۔ اور پھر یہ بھی آپ نے پڑھا کہ عید کی نماز کا وقت جو ہے سورج جب کچھ بلند ہو جائے اس وقت سے لے کر زوال کے وقت تک ہے بھئی۔ اور عید کی نماز کا طریقہ بھی مفصل بیان ہوا تھا کہ عید کی نماز کا طریقہ کیا ہے؟ کہ ابتدا کے اندر امام تکبیر تحریمہ کہے گا، اس کے بعد ثنا پڑھی جائے گی، پھر اس کے بعد تین زائد تکبیرات آئیں گی اور ہر دو تکبیروں کے درمیان کم از کم تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار فصل ہونا چاہیے، اور پھر تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لے، جبکہ اس سے پہلے تکبیرات کے بعد ہاتھ نہیں باندھنے بلکہ کھلے چھوڑ دینے ہیں، لیکن تیسری تکبیر جب کہہ دے تو پھر ہاتھ باندھ لے گا بھئی، کیونکہ اب امام قرأت کرے گا۔ اور اس کے بعد دوسری رکعت کے اندر رکوع سے پہلے تین تکبیرات کہی جائیں گی اور ان تین تکبیرات کے درمیان بھی ہاتھوں کو نہیں باندھنا بلکہ ہاتھوں کو لٹکا دینا ہے، حتی کہ تیسری تکبیر کے بعد بھی ہاتھوں کو کھلا چھوڑنا ہے باندھنا نہیں، اور چوتھی تکبیر کہتے ہوئے کس میں چلے جائیں گے؟ رکوع میں چلے جائیں گے بھئی۔ اب بتلا رہے ہیں آگے: فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ وَشَهِدُوا عِنْدَ الْإِمَامِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ بَعْدَ الزَّوَالِ صَلَّى الْعِيدَ مِنَ الْغَدِ. غمّ کے معنی ہوتے ہیں ڈھانپ لینا، ڈھانپنا، چھپا لینا۔ فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ، اگر چاند ڈھانپ لیا جائے یعنی چاند پوشیدہ رہے، دکھائی نہ دے۔ معنی کیا ہوا؟ چاند بادل وغیرہ یا کسی وجہ سے چاند پوشیدہ رہے، دکھائی نہ دے تو عربی میں کہتے ہیں غُمَّ الْهِلَالُ بھئی، چاند دکھائی نہ دیا۔ فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ، پس اگر چاند دکھائی نہ دے، وَشَهِدُوا عِنْدَ الْإِمَامِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ بَعْدَ الزَّوَالِ، اور گواہی دیں لوگ بھئی امام کے پاس یعنی امام کے سامنے گواہی دیں بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ چاند دیکھنے کی بَعْدَ الزَّوَالِ زوال کے بعد، صَلَّى الْعِيدَ مِنَ الْغَدِ، تو عید کی نماز پڑھے مِنَ الْغَدِ اگلے روز بھئی۔ جب کب گواہی آئی؟ زوال کے بعد گواہی آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کل شام کو چاند دیکھا تھا۔ تو اب زوال کے بعد گواہی آئی ہے اور زوال کے بعد تو عید کی نماز کا وقت نکل چکا ہے تو اگلے دن جو ہے صبح پھر عید کی نماز پڑھی جائے گی۔ دلیل ذکر کر رہے ہیں، کہتے ہیں: لِأَنَّ هَذَا تَأْخِيرٌ بِعُذْرٍ، اس لیے کیونکہ یہ تاخیر عذر کی وجہ سے ہے۔ کس کی وجہ سے ہے؟ عذر کی وجہ سے ہے، لوگوں نے چاند دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن دکھائی ہی نہیں دیا تھا اس وجہ سے رہ گئی۔ وَقَدْ وَرَدَ فِيهِ الْحَدِيثُ، اور تحقیق اس کے بارے میں حدیث وارد ہوئی ہے، جیسے کہ گزشتہ سبق میں آیا تھا کہ حضور علیہ السلام کے پاس کچھ لوگوں نے آ کر چاند دیکھنے کی گواہی دی تو آپ نے اگلے روز عید کی نماز کے لیے نکلنے کا حکم دیا، کیونکہ گواہی کس کے بعد آئی تھی؟ زوال کے بعد آئی تھی۔ فَإِنْ حَدَثَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي لَمْ يُصَلِّهَا بَعْدَهُ. اگر اگلے روز بھی کوئی عذر پیش آ گیا اور عید کی نماز ادا نہ کی جا سکی تو کہتے ہیں بس بھئی، اس کے بعد اس سے اگلے روز عید کی نماز ادا نہیں کی جائے گی، بس ایک دن تک عذر کی صورت میں عید الفطر کی نماز مؤخر کی جا سکتی ہے۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ عید الفطر کی نماز کسی عذر کی وجہ سے ایک دن تک مؤخر کی جا سکتی ہے۔ جیسے ایک عذر بیان ہو گیا، مثلاً چاند دکھائی ہی نہیں دیا تھا اور گواہی کس وقت آئی؟ زوال کے بعد آئی، تو پھر اگلے دن اس کو عید کی نماز پڑھیں گے۔ لیکن اگر اگلے دن بھی کوئی عذر پیش آ گیا، مثلاً بڑی تیز بارش ہو رہی ہے، کوئی آ ہی نہیں سکا نماز کے لیے، تو پھر اس سے اگلے روز عید کی نماز نہیں ادا کی جائے گی، بس ایک دن تک مؤخر کرنا جائز ہے بھئی، مؤخر۔ اور یہ بھی یاد رکھیے، اگر عذر نہ ہو، بغیر عذر کے، بغیر عذر کے تو اگلے دن بھی پھر جائز نہ رہے گی بھئی، سمجھ میں آیا؟ ہاں، پھر صرف وہ عید والے دن ہی نماز ادا کرنا جائز ہو گا اور بغیر عذر کے اگر چھوڑ دیتے ہیں تو اگلے دن بھی پھر مؤخر کرنے کی اجازت نہیں، پھر ادا نہیں کی جائے گی۔ یہی بات بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں: فَإِنْ حَدَثَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي، پس اگر پیش آ گیا کوئی ایسا عذر جو روک دیتا ہے نماز سے فِي الْيَوْمِ الثَّانِي دوسرے دن، لَمْ يُصَلِّهَا بَعْدَهُ، تو اس کے بعد اس کی اس کو نہیں پڑھیں گے، یعنی تیسرے دن نہیں پڑھیں گے۔ لِأَنَّ الْأَصْلَ فِيهَا أَنْ لَا تُقْضَى كَالْجُمُعَةِ. کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اصل تو اس کے اندر یہ ہے کہ اس کی قضا ہونی ہی نہیں چاہیے جیسے جمعہ ہے۔ جمعے کی قضا جیسے نہیں ہوتی تو اصل تو یہ ہے کہ عید کی نماز کی قضا سرے سے ہونی ہی نہیں چاہیے، دوسرے دن بھی نہیں ہونی چاہیے۔ قیاس یہ تقاضا کرتا ہے، دوسرے دن بھی نہیں ہونی چاہیے، إِلَّا أَنَّا تَرَكْنَاهُ بِالْحَدِيثِ، مگر ہم نے اس اصل کو چھوڑ دیا حدیث کی وجہ سے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو احناف جو ہے وہ ہمیشہ حدیث پر عمل کرتے ہیں اور حدیث کو ترجیح دیتے ہیں قیاس پر چاہے کمزور اور ضعیف حدیث ہی کیوں نہ ہو بھئی۔ تو وہاں پر پھر قیاس کو ترک کر دیا جاتا ہے اور حدیث پر عمل کیا جاتا ہے۔ تو یہاں پر بھی حدیث آ گئی تھی، قیاس تو یہ تقاضا کر رہا تھا کہ جمعے کی جیسے قضا نہیں، عید کی بھی اگلے دن قضا نہیں ہونی چاہیے، لیکن حدیث میں چونکہ آ گیا تھا کہ حضور علیہ السلام نے اگلے دن عید کی نماز ادا فرمائی تو ہم نے بھی قیاس کو ترک کرتے ہوئے کیا حکم بتلا دیا؟ کہ اگلے دن اس کی قضا کی جائے گی۔ یہ معنی ہے إِلَّا أَنَّا تَرَكْنَاهُ، مگر یہ کہ ہم نے اس ہم نے اس اصل کو چھوڑ دیا بِالْحَدِيثِ حدیث کی وجہ سے، وَقَدْ وَرَدَ بِالتَّأْخِيرِ إِلَى الْيَوْمِ الثَّانِي عِنْدَ الْعُذْرِ، اور تحقیق حدیث وارد ہوئی ہے مؤخر کرنے کے بارے میں إِلَى الْيَوْمِ الثَّانِي دوسرے دن تک عِنْدَ الْعُذْرِ عذر کے وقت بھئی، عذر کی وجہ سے۔ عذر کے ہوتے ہوئے حدیث میں کب تک مؤخر کرنے کا ذکر آیا ہے؟ صرف دوسرے دن تک، لہٰذا صرف دوسرے دن تک ہی مؤخر کر سکتے ہیں، تیسرے دن تک مؤخر نہیں ہو سکتی، دوسرے دن بھی اگر رہ گئی پھر تیسرے دن ادا نہیں ہو سکتی۔ اور یہ بھی میں نے آپ کو بتلا دیا بغیر عذر کے دوسرے دن بھی دوسرے دن تک مؤخر کرنا بھی جائز نہیں ہے۔ وَيُسْتَحَبُّ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى أَنْ يَغْتَسِلَ وَيَتَطَيَّبَ. اب عید الاضحیٰ یعنی جو قربانی کی عید ہے اس کا طریقہ بتلائیں گے۔ کہتے ہیں: وَيُسْتَحَبُّ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى، اور مستحب ہے عید الاضحیٰ والے دن، أَنْ يَغْتَسِلَ، کہ نماز کے لیے جانے والا غسل کر لے، وَيَتَطَيَّبَ، اور خوشبو لگا لے، لِمَا ذَكَرْنَاهُ، اس وجہ سے جو ہم نے ذکر کر دی۔ وہ جو پیچھے ذکر یہ اجتماع والا دن ہے تو اجتماع والے دن کیا ہونا چاہیے؟ غسل بھی ہونا چاہیے اور انسان خوش غسل بھی مسنون ہو گا اس روز اور خوشبو لگانا بھی مسنون ہو گا۔ وَيُؤَخِّرَ الْأَكْلَ، اور کھانے کو انسان مؤخر کر دے، وہ نمازی کھانا کو مؤخر کرے، حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو جائے۔ بھئی عید الفطر میں کیا تھا؟ عیدگاہ کی طرف جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا مسنون ہے، جبکہ عید الاضحیٰ والے دن ہاں عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے انسان کچھ نہ کھائے یہی مسنون ہے، مسنون ہے۔ اور میں نے بتلایا تھا بھئی کہ اصل میں عید سے ماقبل کے جو ایام ہیں ان کی مخالفت مخالفت تاکہ ہو جائے، خصوصاً عید الفطر میں۔ عید الفطر کے اندر عید کی نماز سے پہلے کے جو عید کے دن سے پہلے کے ایام میں روزہ ہوتا تھا تو لہٰذا اب عید کے لیے نکلنے سے پہلے کچھ انسان کھا لے تاکہ پتہ چل جائے کہ روزہ نہیں ہے بھئی۔ اور جبکہ عید الاضحیٰ میں چونکہ ماقبل میں روزہ نہیں تو لہٰذا اب یہاں مخالفت کس طرح کر لے؟ کچھ نہ کھائے، بلکہ عید کی نماز کے بعد اگر جلدی قربانی ہو جاتی ہے تو پھر قربانی کے گوشت کے ساتھ کیا کرے؟ کھانے کا آغاز کرے اور یہی مسنون طریقہ ہے۔ اور یہ بھی میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اگر قربانی کے گوشت میں بہت زیادہ تاخیر ہوتی ہے تو پھر اتنا مؤخر نہ کرے انسان بھئی، یہ مناسب نہیں، کیونکہ یہ تو ورنہ پھر عید کے دن روزے جیسی کیفیت بن جائے گی اور حالانکہ ان ایام میں تو روزہ رکھنا حرام ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں اور: وَيُؤَخِّرَ الْأَكْلَ، اور کھانے کو مؤخر کر دے، حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو جائے، لِمَا رُوِيَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَطْعَمُ فِي يَوْمِ النَّحْرِ حَتَّى يَرْجِعَ فَيَأْكُلَ مِنْ أُضْحِيَّتِهِ، اس لیے بوجہ اس حدیث کو جس کو روایت کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ کچھ تناول نہیں فرماتے تھے یوم النحر والے دن قربانی والے دن حَتَّى يَرْجِعَ یہاں تک کہ آپ واپس آ جاتے یعنی عید کی نماز سے، فَيَأْكُلَ مِنْ أُضْحِيَّتِهِ، تو کھاتے تھے اپنی قربانی میں سے، یعنی اس کا گوشت تناول فرماتے۔ وَيَتَوَجَّهَ إِلَى الْمُصَلَّى، اور یہ کہ وہ نماز پڑھنے والا متوجہ ہو جائے عیدگاہ کی طرف، وَهُوَ يُكَبِّرُ، اس حال میں کہ وہ تکبیر کہہ رہا ہو، یعنی عیدگاہ کی طرف چلے کس طرح؟ تکبیر کہتے ہوئے چلے، لِأَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الطَّرِيقِ، اس لیے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے تھے فِي الطَّرِيقِ راستے میں، جب عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے چلتے تھے تو تکبیر کہتے تھے، اور کون سی تکبیر؟ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔ اللہ اکبر، وہی جو عید کے دن دنوں میں پڑھی جاتی ہے: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ، یہ تکبیر بھئی۔ تو فرق کیا ہے؟ عید الفطر میں یہ پڑھے گا لیکن آہستہ پڑھی جائے گی اور عید الاضحیٰ والے دن بلند آواز سے جہراً بھئی۔ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ كَالْفِطْرِ، اور دو رکعتیں پڑھ لے گا كَالْفِطْرِ، کس کی طرح؟ عید الفطر کی طرح یعنی اسی طرح چھ زائد تکبیرات کے ساتھ، كَذَلِكَ نُقِلَ، اسی طرح نقل کیا گیا ہے، یعنی اسی طرح طریقہ منقول ہے، وَيَخْطُبُ بَعْدَهَا خُطْبَتَيْنِ، اور اس عید کی نماز کے بعد امام خطبے دے گا دو خطبے، لِأَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَلِكَ فَعَلَ، اس لیے کیونکہ حضور علیہ السلام نے ایسا ہی فرمایا ہے، وَيُعَلِّمُ النَّاسَ فِيهِمَا الْأُضْحِيَّةَ وَتَكْبِيرَ التَّشْرِيقِ، اور اس میں امام سکھائے بھئی اس ان خطبوں میں ان لوگوں کو سکھائے الْأُضْحِيَّةَ قربانی وَتَكْبِيرَ التَّشْرِيقِ اور تکبیر تکبیرات تشریق کے بارے میں لوگوں کو اور ان کے احکام بتلائے قربانی کے اور تکبیرات تشریق کے، لِأَنَّهُ مَشْرُوعُ الْوَقْتِ، اس لیے کیونکہ یہی اس وقت کے مشروع ہیں، اس وقت کے مشروع احکام کیا ہیں؟ شریعت نے ان اوقات میں انہی کا حکم دیا ہے تو انہی کے احکام لوگوں کو سکھلائے وہ بھئی۔ معنی سمجھ میں آ گیا بھئی؟ تو کہتے ہیں لِأَنَّهُ مَشْرُوعُ الْوَقْتِ، کیونکہ یہی جو ہے اس وقت کے مشروع ہیں یعنی جن کا حکم دیا گیا ہے، وَالْخُطْبَةُ مَا شُرِعَتْ إِلَّا لِتَعْلِيمِهِ، اور خطبہ مشروع نہیں ہے مگر ان کی تعلیم کے لیے، یہ عید کا خطبہ مشروع بھی کس لیے ہے؟ کس لیے شریعت نے اس کو جاری فرمایا ہے؟ انہی چیزوں کی کو لوگوں کو سکھانے کے لیے۔ عید الفطر کے بعد خطبے دیے جاتے ہیں اس میں لوگوں کو صدقۂ فطر کے احکام بتلانا مقصود ہیں اور یہاں پر خطبے دیے خطبے ہیں اور اس میں لوگوں کو قربانی اور تکبیرات تشریق کے احکام بتلانا مقصود ہیں۔ فَإِنْ كَانَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ وَبَعْدَ الْغَدِ وَلَا يُصَلِّيهَا بَعْدَ ذَلِكَ. فَإِنْ كَانَ عُذْرٌ، بھئی عید الفطر کے اندر تو مسئلہ بیان ہو گیا کہ اگر عذر ہو تو ایک دن تک نماز مؤخر ہو سکتی ہے اس سے زیادہ مؤخر نہیں، اور اگر عذر نہ ہو تو ایک دن تک بھی دوسرے اگلے دن تک بھی مؤخر کرنا صحیح نہیں، پھر ہو گی نہیں اس کے بعد۔ جبکہ عید الاضحیٰ کے اندر ایسا نہیں۔ عید الاضحیٰ کے اندر اگر عذر ہو تو عید کی نماز دوسرے دن بھی ادا کی جا سکتی ہے، پھر اگر عذر پیش آیا تو اس سے اگلے دن یعنی تیسرے دن بھی ادا کی جا سکتی ہے، کیونکہ قربانی کے کتنے دن ہوتے ہیں؟ تین دن ہوتے ہیں، تو یہ تیسرے دن تک مؤخر ہو سکتی ہے، مؤخر ہو سکتی ہے۔ اور وہاں پر تھا بغیر عذر کے اگلے دن بھی مؤخر نہیں کی جا سکتی عید الفطر میں، لیکن یہاں پر بغیر عذر کے بھی اگر مؤخر کرنا چاہے کوئی تو مؤخر کر سکتا ہے، یعنی یعنی ہو جائے گی معنی یہ ہے۔ اگر اگلے دن یا اس سے اگلے دن ادا کریں گے بغیر عذر کے بھی تو نماز ہو جائے گی، ہاں البتہ اس طرح کرنا برا ہے بھئی، کیونکہ جو منقول طریقہ ہے اس کی مخالفت کی گئی، منقول تو کیا ہے؟ پہلے ہی دن ادا کی جائے۔ تو فرق سمجھ میں آیا بھئی؟ تو کہہ رہے ہیں بھئی: فَإِنْ كَانَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى، اور اگر کوئی ایسا عذر ہے جو روکتا ہے نماز سے فِي يَوْمِ الْأَضْحَى قربانی والے دن، صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ، تو اس کو پڑھیں گے اگلے دن، وَبَعْدَ الْغَدِ، اور اس سے اگلے دن، وَلَا يُصَلِّيهَا بَعْدَ ذَلِكَ، اور اس کے بعد اس کو نہیں پڑھیں گے، لِأَنَّ الصَّلَاةَ مُؤَقَّتَةٌ بِوَقْتِ الْأُضْحِيَّةِ فَيُقَيَّدُ بِأَيَّامِهَا، اس لیے کیونکہ یہ نماز جو ہے مُؤَقَّتَةٌ یہ مقید ہے بِوَقْتِ الْأُضْحِيَّةِ قربانی کے وقت کے ساتھ، فَيُقَيَّدُ بِأَيَّامِهَا، تو اس کو مقید کیا جائے گا اس قربانی کے ایام کے ساتھ، قربانی کے ایام ہی میں یہ نماز جائز ہو گی، اس کے بعد جائز نہیں، اور قربانی تو تین دن ہوتی ہے لہٰذا تین دن کے اندر عذر کی وجہ سے مؤخر کرنا جائز ہے۔ لَكِنَّهُ مُسِيءٌ فِي التَّأْخِيرِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ لِمُخَالَفَةِ الْمَنْقُولِ، لیکن یہ جو ہے برا عمل کرنے والا ہو گا، گنہگار ہو گا فِي التَّأْخِيرِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ بغیر عذر کے مؤخر کرنے کی صورت میں، لِمُخَالَفَةِ الْمَنْقُولِ بوجہ منقول طریقے کی مخالفت کے، کہ منقول تو یہ ہے کہ پہلے دن ادا کی جائے، بغیر عذر کے مؤخر کرنے کی صورت میں یہ برا عمل کرنے والا ہوا۔ اور عذر کی صورت میں پھر تو کوئی خرابی بھی نہیں ہے، کیونکہ وہاں تو عذر موجود ہے۔ وَالتَّعْرِيفُ الَّذِي يَصْنَعُهُ النَّاسُ لَيْسَ بِشَيْءٍ. اور تعریف جس کو لوگ کرتے ہیں لَيْسَ بِشَيْءٍ وہ کوئی چیز نہیں۔ وہ تعریف جس کو لوگ کرتے ہیں وہ کوئی چیز نہیں۔ بھئی تعریف یہ بعض لوگ کہتے ہیں اس طرح کرتے کہ جس دن یوم عرفہ ہوتا، یعنی نویں ذی الحجہ ہوتی اور آپ جانتے ہیں یوم عرفہ کیا ہے؟ کون سا دن ہے؟ نویں ذی الحجہ۔ تو حاجی نویں ذی الحجہ کو نکلتے ہیں منیٰ سے اور عرفات پہنچتے ہیں اور غروب آفتاب تک وہاں رہتے ہیں اور پھر وہاں سے واپس چلتے ہیں بھئی۔ تو یہ مناسک کہاں سرانجام دیے جاتے ہیں؟ حج کے افعال، مکہ میں افعال یہ سرانجام دیے جاتے ہیں، وہ مخصوص مقام ہے بھئی۔ تو بعض لوگ کہتے ہیں یہیں پر، صاحب ہدایہ فرما رہے ہیں یہیں پر ان کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اور یوم عرفہ والے دن باہر نکل آتے ہیں، اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جیسے وقوف عرفہ والے دن وہاں حاجی کیا کرتے ہیں؟ اللہ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں، روتے ہیں، گڑگڑاتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، وقوف کرتے ہیں، اسی طرح یہ لوگ بھی یہاں پر اس طرح کرتے ہیں بھئی۔ تو صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ یہ کوئی چیز نہیں ہے، اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ وہ تو مخصوص جگہ یعنی عرفہ کے اندر اس طرح شریعت نے کرنے کا حکم دیا اور وہ حج کے افعال میں سے ہے، جبکہ ہر جگہ پر ایسا کرنا صحیح نہیں ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ جو اس طرح نکلتے ہیں اور ان عرفات والوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں یہ ہے تعریف بھئی، یہ کیا ہے؟ تعریف، اور فرما رہے ہیں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں: وَالتَّعْرِيفُ الَّذِي يَصْنَعُهُ النَّاسُ لَيْسَ بِشَيْءٍ، اور وہ تعریف جس کو لوگ کرتے ہیں تو وہ کوئی چیز نہیں ہے، وَهُوَ، اور وہ یہ: أَنْ يَجْمَعَ النَّاسُ يَوْمَ عَرَفَةَ فِي بَعْضِ الْمَوَاضِعِ، وہ یہ کہ جمع ہو جاتے ہیں لوگ عرفہ والے دن فِي بَعْضِ الْمَوَاضِعِ بعض جگہوں کے اندر، تَشْبِيهًا بِالْوَاقِفِينَ بِعَرَفَةَ، مشابہت اختیار کرتے ہوئے ان لوگوں کے ساتھ وہ جو وقوف کر رہے ہیں عرفہ کے اندر ان کے ساتھ۔ تو یہ یہ کوئی چیز نہیں بھئی، اور دلیل کیا؟ اب وہ دلیل ذکر کر رہے ہیں، کہتے ہیں: لِأَنَّ الْوُقُوفَ عُرِفَ عِبَادَةً مُخْتَصَّةً بِمَكَانٍ مَخْصُوصٍ، اس لیے کیونکہ وقوف جو ہے اس کو جانا گیا ہے ایک ایسی عبادت کے طور پر جو مخصوص ہے بِمَكَانٍ مَخْصُوصٍ کس کے ساتھ؟ مخصوص مخصوص مکان یعنی مخصوص جگہ کے ساتھ اور وہ کون سی جگہ ہے؟ عرفات ہے بھئی، اس جگہ کے ساتھ اس کو یہ عبادت مخصوص ہے۔ فَلَا يَكُونُ عِبَادَةً دُونَهُ، تو لہٰذا یہ وقوف عبادت نہ ہو گا دُونَهُ اس مخصوص جگہ کے علاوہ، اس مخصوص جگہ یعنی عرفات کے علاوہ کسی اور جگہ اس طرح کھڑے ہونا اور رونا اور گڑگڑانا یہ کوئی عبادت نہیں ہے۔ سمجھ، ہاں خود روئے انسان، گڑگڑائے لیکن یہاں پر دیکھو باقاعدہ لوگوں کو جمع کیا جاتا ہے اور سارے اجتماعی صورت میں کرتے ہیں تو یہ درست نہیں ہے بھئی۔ خود اللہ کے سامنے جتنا بھی انسان روئے، گڑگڑائے وہ تو اور اچھا ہے عاجزی کی علامت، سمجھیں وہ عاج تو وہ عاجزی کی علامت ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: فَلَا يَكُونُ عِبَادَةً دُونَهُ، تو یہ وہ تو یہ وقوف جو ہے عبادت نہ ہو گا دُونَهُ اس مخصوص جگہ کے بغیر، كَسَائِرِ الْمَنَاسِكِ، جیسے کہ باقی کے مناسک حج جو ہیں۔ مناسک، وہ افعال حج بھئی، تو جیسے کہ باقی کے مناسک حج ہیں وہ جیسے وہیں پر اپنے مخصوص جگہوں پر ادا کیے جاتے ہیں، کسی اور جگہ اس طرح کرنا عبادت نہیں، تو وہ اب جیسے اپنی جگہوں کے ساتھ مخصوص تو یہ وقوف بھی اپنی جگہ یعنی عرفات کے ساتھ مخصوص ہے، دوسری جگہ ایسا کیا جائے تو یہ عبادت نہیں ہے بھئی۔ فَصْلٌ فِي تَكْبِيرَاتِ التَّشْرِيقِ، وَيَبْدَأُ بِتَكْبِيرِ التَّشْرِيقِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَيَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ. فَصْلٌ فِي تَكْبِيرَاتِ التَّشْرِيقِ، یہ فصل ہے تکبیرات تشریق کے بیان میں۔ یاد رکھیے بھئی کہ یہاں ذکر آئے گا ایام تشریق کا اور ایام نحر کا۔ تو یہ جو عید کے تین دن ہیں ان کو ایام نحر کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ ایام نحر بھئی۔ اور اس کے بعد پہلا دن جو ہے اس کو چھوڑ کر عید کا پہلا دن چھوڑ کر دوسرا دن عید کا، تیسرا دن عید کا اور اس سے اگلا ایک دن یہ تین دن ایام تشریق کہلاتے ہیں۔ یعنی عید کا دوسرا دن، عید کا تیسرا دن اور اس سے اگلا دن یہ تین دن کیا کہلاتے ہیں؟ ایام تشریق۔ شَرَّقَ يُشَرِّقُ تَشْرِيق کے معنی ہیں کہ گوشت کے ٹکڑے کر کے اس کو دھوپ میں خشک کرنا بھئی، دھوپ میں خشک کرنا۔ آج کل تو اللہ تعالی نے مزید انعامات فرمائے اور اب آپ کوئی چیز محفوظ کرنا چاہتے ہیں فریج وغیرہ میں رکھتے ہیں اور محفوظ ہو جاتی ہے وہ چیز کافی عرصے کے لیے۔ قدیم زمانے میں چونکہ ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا تو وہ پھر کیا کرتے تھے؟ اس گوشت کو نمک وغیرہ اور چیزیں لگا کر دھوپ میں رکھ دیتے اور یہ گوشت پھر خشک ہو جاتا اور پھر لمبے عرصے تک کے لیے محفوظ ہو جاتا تھا۔ آج بھی دنیا کے بہت سے علاقوں میں یہ طریقہ ابھی بھی جاری ہے بھئی۔ چنانچہ وہ کیا کرتے ہیں؟ گوشت کو اسی طرح دھوپ میں خشک کرتے ہیں اور یہ خشک گوشت یہ پتھر کی طرح سخت ہو جاتا ہے، خشک ہو جاتا ہے اور لمبے عرصے تک محفوظ رہتا ہے، پھر جب پکاتے ہیں پھر اسی طرح نرم ہو جاتا ہے بھئی۔ تو یہ جو عمل ہے، یہ جو دھوپ میں گوشت کو خشک کیا جاتا ہے اس کو تشریق کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ تشریق۔ تو ان تین دنوں کے اندر چونکہ یہ گوشت کو قربانی کے گوشت کو دھوپ میں خشک کیا جاتا اس لیے ان ایام کو کیا کہنے لگے؟ ایام تشریق کہنے لگے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو خشک کیا جا، منیٰ کے اندر مثلاً یوم النحر پہلا عید کا دن ہے اس دن قربانیاں وغیرہ اکثر اسی دن ہو جاتیں اور پھر باقی تین دن کیا کرتے تھے؟ گوشت کو خشک کرتے تھے، تو وہ یہ ایام تشریق ہیں بھئی، ایام تشریق۔ تو دیکھیے اب کتاب پر: فَصْلٌ فِي تَكْبِيرَاتِ التَّشْرِيقِ، یہ فصل ہے تکبیرات تشریق کے بیان میں، وَيَبْدَأُ بِتَكْبِيرِ التَّشْرِيقِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، اور ابتدا کرے تکبیر تشریق کی فجر کی نماز کے بعد مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ یوم عرفہ والے دن۔ بھئی عید سے ایک دن قبل یعنی نویں ذی الحجہ یہ کیا ہے؟ یوم عرفہ، اور یوم عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد ابتدا ہو گی یہ تکبیرات کہنے کی، یعنی ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ بلند آواز سے یہ تکبیر کہی جائے گی جو اسی صفحے کی آخری سطر میں آ رہی ہے: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ، یہ تکبیر بھئی۔ کس وقت شروع کریں گے؟ نویں ذی الحجہ یعنی یوم عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد۔ وَيَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، اور ختم کرے ان کو عصر کی نماز کے بعد یوم النحر والے دن۔ یوم النحر جو پہلا دن ہے قربانی کا اس کو کیا کہتے ہیں؟ یوم النحر بھئی۔ تو دیکھیے بھئی میں نے آپ کو بتلایا عید کے یہ تین دن ایام نحر ہیں۔ اور پہلے دن کے بعد اگلے تین دن وہ کیا ہیں؟ ایام تشریق ہیں۔ تو معلوم ہوا پہلا دن وہ صرف یوم النحر ہے، وہ کیا ہے؟ یوم النحر، اور آخری دن صرف کیا ہے؟ یوم تشریق ہے، وہ یوم النحر نہیں، اور درمیان والے دو دن وہ یوم النحر بھی ہیں اور یوم تشریق بھی ہیں بھئی۔ تو یہ یوم النحر کا ذکر آیا کہ عصر کی نماز کے بعد یوم النحر والے دن ان کو ختم کر دے، عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک۔ بھئی کس وقت شروع کیں؟ نویں ذی الحجہ کو فجر کی نماز کے وقت، تو فجر میں بھی آ گئی تکبیرات، ظہر کی نماز کے بعد بھی تکبیرات، عصر کی نماز کے بعد بھی، مغرب کی نماز کے بعد بھی، عشاء کی نماز کے بعد بھی، کتنی ہو گئیں؟ پانچ۔ اگلے دن یوم النحر آ گیا عید والا دن، فجر کے بعد بھی، ظہر کے بعد بھی، عصر کے بعد بھی، تو یہ کل کتنے ہو گئے؟ جی، پانچ اور تین؟ آٹھ۔ تو گویا کل آٹھ نمازوں کے بعد یہ تکبیرات کہی جائیں گی امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی۔ وَقَالَا: يَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، اور صاحبین فرماتے ہیں کہ ختم کرے ان تکبیرات تشریق کو عصر کی نماز کے بعد ایام تشریق کے آخر میں، یعنی آخری یوم تشریق جو ہے اس کے عصر تک پڑھے۔ اور آخری یوم تشریق کون سا ہے؟ عید سے اگلا دن، اور کب تک پڑھے اس میں؟ عصر تک۔ تو ان کے نزدیک دیکھیے: یوم عرفہ والے دن کی پانچ نمازیں بھی آ گئیں، اگلا یوم النحر آیا اس کی پانچ نمازیں بھی آ گئیں، دس ہو گئیں۔ اگلے اگلا دن یوم تشریق بھی ہے اور یوم النحر بھی ہے، اس کی بھی پانچ نمازیں آ گئیں، پندرہ۔ اس سے اگلا دن بھی یوم النحر بھی ہے اور یوم تشریق بھی ہے، کتنی ہو گئیں؟ بیس ہو گئیں، اور اس سے اگلا دن صرف آخری یوم تشریق ہے، اس میں فجر، ظہر اور عصر میں کتنی نمازیں ہو گئیں؟ تئیس۔ تو امام صاحب کے نزدیک صرف آٹھ نمازوں میں یہ تکبیرات پڑھی جائیں گی ان کے بعد، اور صاحبین کے نزدیک تئیس نمازوں میں کے بعد تئیس نمازوں کے بعد پڑھی جائیں گی بھئی۔ یہ معنی ہے: وَقَالَا: يَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، اور صاحبین فرماتے ہیں کہ ختم کرے ان کو عصر کی نماز کے بعد ایام تشریق کے آخر میں، وَالْمَسْأَلَةُ مُخْتَلَفَةٌ بَيْنَ الصَّحَابَةِ، اور یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے یعنی اس میں اختلاف کیا گیا ہے، تو یہ مسئلہ مختلف ہے بَيْنَ الصَّحَابَةِ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے درمیان بھئی۔ صحابہ کے دور سے یہ اختلاف چلا آ رہا ہے۔ فَأَخَذَا، دیکھو تثنیہ کا صیغہ آ گیا، تو ان دونوں نے لیا، کن دونوں نے؟ صاحبین نے، صاحبین نے لیا بِقَوْلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے قول کو، أَخْذًا بِالْأَكْثَرِ، اکثر کو لیتے ہوئے، کیونکہ امام صاحب کے قول کے مطابق کتنی ہیں؟ آٹھ، اور ان کے نزدیک تئیس نماز، تو اکثر کو لیتے ہوئے، إِذْ هُوَ الِاحْتِيَاطُ فِي الْعِبَادَاتِ، اس لیے کیونکہ یہی احتیاط ہے عبادات کے اندر۔ احتیاط کس میں ہے کہ آٹھ پر عمل کریں یا تئیس پر؟ تئیس پر عمل کریں تو وہ آٹھ بھی اس کے اندر آ جائیں گی بھئی۔ وَأَخَذَ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ أَخْذًا بِالْأَقَلِّ، اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کے قول کو لیا أَخْذًا بِالْأَقَلِّ اقل کے قول اقل والے قول کو لیتے ہوئے، لِأَنَّ الْجَهْرَ بِالتَّكْبِيرِ بِدْعَةٌ، اس لیے کیونکہ تکبیر میں جہر کرنا بِدْعَةٌ یہ کیا ہے؟ بدعت یعنی نئی چیز ہے، کیونکہ عام ایام میں ایسا نہیں کیا جاتا تو عام ایام کے مقابلے میں یہ کیا ہے ایک نئی چیز ہے جو ان ایام میں ہوتی ہے۔ تو لہٰذا اس میں اقل والی صورت اختیار کرنا بہتر ہے، تو امام صاحب نے اس کو اختیار کیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بدعت کا وہ معنی نہ کرنا جو عام رائج ہے اور آپ پڑھتے ہیں کہ بدعت حرام ہے، بدعت حرام۔ بدعت کا معنی ہوتا ہے نئی چیز، نئی چیز، اور علماء نے اس کی تقسیم کی ہے: بعض اوقات بدعت یعنی نئی چیز مباح ہوتی ہے یعنی جائز ہوتی ہے، جیسے آج کل آپ نئے نئے لباس پہنتے ہیں یہ تو اس زمانے میں نہیں تھے، یہ بھی بدعت ہے لیکن یہ مباح ہے جائز۔ آج کل آپ گاڑیوں میں گھومتے ہیں بھئی، یہ تو اس زمانے میں نہیں تھی، یہ بھی نئی چیز ہے لیکن یہ کیا ہے؟ مباح ہے جائز ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ اسی طرح کھانے پینے میں مختلف چیزیں آپ کھاتے ہیں، وسعت اختیار کرتے ہیں، یہ سب کیا ہیں؟ بدعت، لیکن کون سی قسم ہے؟ مباح ہے بھئی مباح۔ اور بعض اوقات بدعت جو ہے وہ حرام ہوتی ہے جیسے مذاہب باطلہ بھئی، نئی چیز دین کے اندر لانا یا نئے مذاہب یہ سارا کیا ہے؟ یہ بدعت حرام ہے۔ اور بعض اوقات جو ہے یہ بدعت جو ہے یہ واجب ہوتی ہے، کیا ہوتی ہے؟ واجب ہوتی ہے بعض اوقات بدعت بھئی، عَلَى طَرِيقِ الْكِفَايَةِ، سمجھ میں آیا؟ واجب علی الکفایہ ہوتا ہے۔ جیسے بھئی اس زمانے میں صرف اور نحو وغیرہ یہ علم نہیں تھے بھئی، یہ آپ نے پڑھا ہے، اس کے بعد آہستہ آہستہ ان علوم کو کی تدوین کی علماء نے اور لیکن یہ صرف اور نحو نہایت ضروری ہیں قرآن اور حدیث کو سمجھنے کے لیے، تو لہٰذا یہ ہے تو بدعت نئی چیز ہے، لیکن قرآن اور حدیث کو سمجھنا چونکہ ضروری لہٰذا کچھ لوگوں کا ایسا ہونا ضروری ہے جو صرف اور نحو جاننے والے ہوں، اس کو انہوں نے سیکھا ہو تاکہ قرآن اور حدیث کو سمجھ سکیں بھئی۔ تو یہ واجب بدعت ہے لیکن واجب علی الکفایہ ہے فرض کفایہ کے طریقے پر بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بدعت کا وہ معنی جو رائج ہے وہ نہیں، یہاں مراد ہے نئی چیز ہے یعنی عام ایام میں اس طرح تکبیر اونچی آواز سے نہیں کہی جاتی تو لہٰذا تو یہ نئی چیز ہے، تو اس میں کم والی صورت کو اختیار کیا جائے گا۔ یہ معنی ہے: لِأَنَّ الْجَهْرَ بِالتَّكْبِيرِ بِدْعَةٌ، اس لیے کیونکہ تکبیر میں جہر کرنا یہ بدعت ہے، وَالتَّكْبِيرُ أَنْ يَقُولَ مَرَّةً وَاحِدَةً، اور تکبیر یہ ہے کہ یوں کہے ایک مرتبہ۔ فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ وَشَهِدُوا عِنْدَ الْإِمَامِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ بَعْدَ الزَّوَالِ صَلَّى الْعِيدَ مِنَ الْغَدِ، لِأَنَّ هَذَا تَأْخِيرٌ بِعُذْرٍ وَقَدْ وَرَدَ فِيهِ الْحَدِيثُ، فَإِنْ حَدَثَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي لَمْ يُصَلِّهَا بَعْدَهُ۔ عید کی نماز سے متعلقہ مسائل بیان ہو رہے ہیں بھئی۔ گزشتہ سبق میں آپ نے پڑھا تھا کہ عید کی نماز ہر اس شخص پر واجب ہے جس پر جمعہ کی نماز واجب ہے بھئی۔ اور یہ بھی آپ نے پڑھا تھا کہ عید الفطر کے دن عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے جو ہے مستحب ہے کہ وہ نماز کے لیے جانے والا غسل کرے، مسواک کرے، خوشبو لگائے، اپنے بہترین کپڑے پہنے اور عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے کچھ کھا لے، یعنی کوئی میٹھی چیز کھا لے، کیونکہ حضور علیہ السلام عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے عید الفطر والے دن کوئی میٹھی چیز تناول فرماتے تھے۔ اور اسی طرح صدقۂ فطر بھی اس سے پہلے ہی ادا کر دے۔ اور عیدگاہ کے اندر نوافل عید کی نماز سے پہلے پڑھنا مکروہ ہے۔ نیز یاد رکھیے، اسی طرح عید کی نماز کے بعد بھی عیدگاہ کے اندر نوافل پڑھنا مکروہ ہے بھئی، جبکہ عید کی نماز سے پہلے عیدگاہ میں بھی پڑھنا مکروہ اور گھر پر بھی نوافل پڑھنا مکروہ، اور عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں پڑھنا تو مکروہ لیکن گھر پر پڑھنا جائز ہے بھئی گھر پر۔ اور پھر یہ بھی آپ نے پڑھا کہ عید کی نماز کا وقت جو ہے سورج جب کچھ بلند ہو جائے اس وقت سے لے کر زوال کے وقت تک ہے بھئی۔ اور عید کی نماز کا طریقہ بھی مفصل بیان ہوا تھا کہ عید کی نماز کا طریقہ کیا ہے؟ کہ ابتدا کے اندر امام تکبیرِ تحریمہ کہے گا، اس کے بعد ثناء پڑھی جائے گی، پھر اس کے بعد تین زائد تکبیرات آئیں گی اور ہر دو تکبیروں کے درمیان کم از کم تین مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ کہنے کی مقدار فصل ہونا چاہیے، اور پھر تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لے، جبکہ اس سے پہلے تکبیرات کے بعد ہاتھ نہیں باندھنے بلکہ کھلے چھوڑ دینے ہیں، لیکن تیسری تکبیر جب کہہ دے تو پھر ہاتھ باندھ لے گا بھئی، کیونکہ اب امام قرأت کرے گا۔ اور اس کے بعد دوسری رکعت کے اندر رکوع سے پہلے تین تکبیرات کہی جائیں گی اور ان تین تکبیرات کے درمیان بھی ہاتھوں کو نہیں باندھنا بلکہ ہاتھوں کو لٹکا دینا ہے حتی کہ تیسری تکبیر کے بعد بھی ہاتھوں کو کھلا چھوڑنا ہے، باندھنا نہیں، اور چوتھی تکبیر کہتے ہوئے کس میں چلے جائیں گے؟ رکوع میں چلے جائیں گے بھئی۔ اب بتلا رہے ہیں آگے: فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ وَشَهِدُوا عِنْدَ الْإِمَامِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ بَعْدَ الزَّوَالِ صَلَّى الْعِيدَ مِنَ الْغَدِ۔ غَمَّ کے معنی ہوتے ہیں ڈھانپ لینا، ڈھانپنا، چھپا لینا۔ فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ، اگر چاند ڈھانپ لیا جائے یعنی چاند یعنی چاند پوشیدہ رہے، دکھائی نہ دے، معنی کیا ہوا؟ چاند بادل وغیرہ یا کسی وجہ سے چاند پوشیدہ رہے دکھائی نہ دے تو عربی میں کہتے ہیں غُمَّ الْهِلَالُ بھئی، چاند دکھائی نہ دیا۔ فَإِنْ غُمَّ الْهِلَالُ، پس اگر چاند دکھائی نہ دے وَشَهِدُوا عِنْدَ الْإِمَامِ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ بَعْدَ الزَّوَالِ، اور گواہی دیں لوگ بھئی امام کے پاس یعنی امام کے سامنے گواہی دیں بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ، چاند دیکھنے کی بَعْدَ الزَّوَالِ، زوال کے بعد، صَلَّى الْعِيدَ مِنَ الْغَدِ، تو عید کی نماز پڑھے مِنَ الْغَدِ، اگلے روز بھئی۔ جب کب گواہی آئی؟ زوال کے بعد گواہی آئی، انہوں نے کہا کہ ہم نے کل شام کو چاند دیکھا تھا۔ تو اب زوال کے بعد گواہی آئی ہے اور زوال کے بعد تو عید کی نماز کا وقت نکل چکا ہے تو اگلے دن جو ہے صبح پھر عید کی نماز پڑھی جائے گی۔ دلیل ذکر کر رہے ہیں، کہتے ہیں: لِأَنَّ هَذَا تَأْخِيرٌ بِعُذْرٍ، اس لیے کیونکہ یہ تاخیر عذر کی وجہ سے ہے۔ کس کی وجہ سے ہے؟ عذر کی وجہ سے ہے، لوگوں نے چاند دیکھنے کی کوشش کی تھی لیکن دکھائی ہی نہیں دیا تھا، اس وجہ سے رہ گئی۔ وَقَدْ وَرَدَ فِيهِ الْحَدِيثُ، اور تحقیق اس کے بارے میں حدیث وارد ہوئی ہے، جیسے کہ گزشتہ سبق میں آیا تھا کہ حضور علیہ السلام کے پاس کچھ لوگوں نے آ کر چاند دیکھنے کی گواہی دی تو آپ نے اگلے روز عید کی نماز کے لیے نکلنے کا حکم دیا، کیونکہ گواہی کس کے بعد آئی تھی؟ زوال کے بعد آئی تھی۔ فَإِنْ حَدَثَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي لَمْ يُصَلِّهَا بَعْدَهُ۔ اگر اگلے روز بھی کوئی عذر پیش آ گیا اور عید کی نماز ادا نہ کی جا سکی تو کہتے ہیں بس پھر، اس کے بعد اس سے اگلے روز عید کی نماز ادا نہیں کی جائے گی، بس ایک دن تک عذر کی صورت میں عید الفطر کی نماز مؤخر کی جا سکتی ہے۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ عید الفطر کی نماز کسی عذر کی وجہ سے ایک دن تک مؤخر کی جا سکتی ہے۔ جیسے ایک عذر بیان ہو گیا مثلاً چاند دکھائی ہی نہیں دیا تھا اور گواہی کس وقت آئی؟ زوال کے بعد آئی، تو پھر اگلے دن اس کو عید کی نماز پڑھیں گے۔ لیکن اگر اگلے دن بھی کوئی عذر پیش آ گیا مثلاً بڑی تیز بارش ہو رہی ہے، کوئی آ ہی نہیں سکا نماز کے لیے، تو پھر اس سے اگلے روز عید کی نماز نہیں ادا کی جائے گی، بس ایک دن تک مؤخر کرنا جائز ہے بھئی۔ اور یہ بھی یاد رکھیے، اگر عذر نہ ہو بغیر عذر کے بغیر عذر کے تو اگلے دن بھی پھر جائز نہ رہے گی بھئی، سمجھ میں آیا؟ ہاں پھر صرف وہ عید والے دن ہی نماز ادا کرنا جائز ہوگا اور بغیر عذر کے اگر چھوڑ دیتے ہیں تو اگلے دن بھی پھر مؤخر کرنے کی اجازت نہیں، پھر ادا نہیں کی جائے گی۔ یہی بات بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں: فَإِنْ حَدَثَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي، پس اگر پیش آ گیا کوئی ایسا عذر جو جو روک دیتا ہے نماز سے فِي الْيَوْمِ الثَّانِي، دوسرے دن، لَمْ يُصَلِّهَا بَعْدَهُ، تو اس کے بعد اس کی اس کو نہیں پڑھیں گے یعنی تیسرے دن نہیں پڑھیں گے۔ لِأَنَّ الْأَصْلَ فِيهَا أَنْ لَا تُقْضَى كَالْجُمُعَةِ، کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اصل تو اس کے اندر یہ ہے کہ اس کی قضا ہونی ہی نہیں چاہیے جیسے جمعہ ہے۔ جمعہ کی قضا جیسے نہیں ہوتی تو اصل تو یہ ہے کہ عید کی نماز کی قضا سرے سے ہونی ہی نہیں چاہیے، دوسرے دن بھی نہیں ہونی چاہیے۔ قیاس یہ تقاضا کرتا ہے، دوسرے دن بھی نہیں ہونی چاہیے۔ إِلَّا أَنَّا تَرَكْنَاهُ بِالْحَدِيثِ، مگر ہم نے اس اصل کو چھوڑ دیا حدیث کی وجہ سے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو احناف جو ہے وہ ہمیشہ حدیث پر عمل کرتے ہیں اور حدیث کو ترجیح دیتے ہیں قیاس پر چاہے کمزور اور ضعیف حدیث ہی کیوں نہ ہو بھئی، تو وہاں پر پھر قیاس کو ترک کر دیا جاتا ہے اور حدیث پر عمل کیا جاتا ہے۔ تو یہاں پر بھی حدیث آ گئی تھی، قیاس تو یہ تقاضا کر رہا تھا کہ جمعہ کی جیسے قضا نہیں، عید کی بھی اگلے دن قضا نہیں ہونی چاہیے، لیکن حدیث میں چونکہ آ گیا تھا کہ حضور علیہ السلام نے اگلے دن عید کی نماز ادا فرمائی، تو ہم نے بھی قیاس کو ترک کرتے ہوئے کیا حکم بتلا دیا؟ کہ اگلے دن اس کی قضا کی جائے گی۔ یہ معنی ہے: إِلَّا أَنَّا تَرَكْنَاهُ، مگر یہ کہ ہم نے اس ہم نے اس اصل کو چھوڑ دیا، بِالْحَدِيثِ، حدیث کی وجہ سے۔ وَقَدْ وَرَدَ بِالتَّأْخِيرِ إِلَى الْيَوْمِ الثَّانِي عِنْدَ الْعُذْرِ، اور تحقیق حدیث وارد ہوئی ہے مؤخر کرنے کے بارے میں إِلَى الْيَوْمِ الثَّانِي، دوسرے دن تک عِنْدَ الْعُذْرِ، عذر کے وقت بھئی عذر کی وجہ سے۔ عذر کے ہوتے ہوئے حدیث میں کب تک مؤخر کرنے کا ذکر آیا ہے؟ صرف دوسرے دن تک، لہٰذا صرف دوسرے دن تک ہی مؤخر کر سکتے ہیں، تیسرے دن تک مؤخر نہیں ہو سکتی، دوسرے دن بھی اگر رہ گئی پھر تیسرے دن ادا نہیں ہو سکتی۔ اور یہ بھی میں نے آپ کو بتلا دیا بغیر عذر کے دوسرے دن بھی مؤخر دوسرے دن تک مؤخر کرنا بھی جائز نہیں ہے بھئی۔ وَيُسْتَحَبُّ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى أَنْ يَغْتَسِلَ وَيَتَطَيَّبَ۔ اب عید الاضحیٰ یعنی جو قربانی کی عید ہے، اس کا طریقہ بتلائیں گے۔ کہتے ہیں: وَيُسْتَحَبُّ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى، اور مستحب ہے عید الاضحیٰ والے دن أَنْ يَغْتَسِلَ، کہ نماز کے لیے جانے والا غسل کر لے، وَيَتَطَيَّبَ، اور خوشبو لگا لے، لِمَا ذَكَرْنَاهُ، اس وجہ سے جو ہم نے ذکر کر دی۔ وہ جو پیچھے ذکر کیا کہ یہ اجتماع والا دن ہے تو اجتماع والے دن کیا ہونا چاہیے؟ غسل بھی ہونا چاہیے اور انسان خوشبو، غسل بھی مسنون ہوگا اس روز اور خوشبو لگانا بھی مسنون ہوگا۔ وَيُؤَخِّرَ الْأَكْلَ، اور کھانے کو انسان مؤخر کر دے، وہ نمازی کھانا کو مؤخر کرے حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو جائے۔ بھئی عید الفطر میں کیا تھا؟ عیدگاہ کی طرف جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا مسنون ہے، جبکہ عید الاضحیٰ والے دن عیدگاہ کی طرف نکلنے سے پہلے انسان کچھ نہ کھائے یہی مسنون ہے، مسنون ہے۔ اور میں نے بتلایا تھا بھئی کہ اصل میں عید سے ماقبل کے جو ایام ہیں، ان کی مخالفت مخالفت تاکہ ہو جائے، خصوصاً عید الفطر میں۔ عید الفطر کے اندر عید کی نماز سے پہلے کے جو عید کے دن سے پہلے کے ایام میں روزہ ہوتا تھا، تو لہٰذا اب عید کے لیے نکلنے سے پہلے کچھ انسان کھا لے تاکہ پتہ چل جائے کہ روزہ نہیں ہے بھئی۔ اور جبکہ عید الاضحیٰ میں چونکہ ماقبل میں روزہ نہیں، تو لہٰذا اب یہاں مخالفت کس طرح کر لے؟ کچھ نہ کھائے بلکہ عید کی نماز کے بعد اگر جلدی قربانی ہو جاتی ہے تو پھر قربانی کے گوشت کے ساتھ کیا کرے؟ کھانے کا آغاز کرے اور یہی مسنون طریقہ ہے۔ اور یہ بھی میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اگر قربانی کے گوشت میں بہت زیادہ تاخیر ہوتی ہے تو پھر اتنا مؤخر نہ کرے انسان بھئی، یہ مناسب نہیں، کیونکہ یہ تو ورنہ پھر عید کے دن روزے جیسی کیفیت بن جائے گی اور حالانکہ ان ایام میں تو روزہ رکھنا حرام ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَيُؤَخِّرَ الْأَكْلَ، اور کھانے کو مؤخر کر دے حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو جائے، لِمَا رُوِيَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَطْعَمُ فِي يَوْمِ النَّحْرِ حَتَّى يَرْجِعَ فَيَأْكُلَ مِنْ أُضْحِيَّتِهِ، بوجہ اس حدیث کو جس کو روایت کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہ کچھ تناول نہیں فرماتے تھے یوم النحر والے دن قربانی والے دن حَتَّى يَرْجِعَ، یہاں تک کہ آپ واپس آ جاتے یعنی عید کی نماز سے، فَيَأْكُلَ مِنْ أُضْحِيَّتِهِ، تو کھاتے تھے اپنی قربانی میں سے یعنی اس کا گوشت تناول فرماتے۔ وَيَتَوَجَّهَ إِلَى الْمُصَلَّى، اور یہ کہ وہ نماز پڑھنے والا متوجہ ہو جائے عیدگاہ کی طرف وَهُوَ يُكَبِّرُ، اس حال میں کہ وہ تکبیر کہہ رہا ہو، یعنی عیدگاہ کی طرف چلے کس طرح؟ تکبیر کہتے ہوئے چلے، لِأَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الطَّرِيقِ، اس لیے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے تھے فِي الطَّرِيقِ، راستے میں۔ جب عید الاضحیٰ کی نماز کے لیے چلتے تھے تو تکبیر کہتے تھے، اور کون سی تکبیر؟ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔ اللهُ أَكْبَرُ، وہی جو عید کے دنوں میں پڑھی جاتی ہے: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔ تو فرق کیا ہے؟ عید الفطر میں یہ پڑھے گا لیکن آہستہ پڑھی جائے گی، اور عید الاضحیٰ والے دن بلند آواز سے جہراً بھئی۔ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ كَالْفِطْرِ، اور دو رکعتیں پڑھ لے گا كَالْفِطْرِ، کس کی طرح؟ عید الفطر کی طرح، یعنی اسی طرح چھ زائد تکبیرات کے ساتھ، كَذَلِكَ نُقِلَ، اسی طرح نقل کیا گیا ہے، یعنی اسی طرح طریقہ منقول ہے۔ وَيَخْطُبُ بَعْدَهَا خُطْبَتَيْنِ، اور اس عید کی نماز کے بعد امام خطبے دے گا دو خطبے، لِأَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَلِكَ فَعَلَ، اس لیے کیونکہ حضور علیہ السلام نے ایسا ہی فرمایا ہے۔ وَيُعَلِّمُ النَّاسَ فِيهِمَا الْأُضْحِيَّةَ وَتَكْبِيرَ التَّشْرِيقِ، اور اس میں امام سکھائے بھئی، اس ان خطبوں میں ان لوگوں کو سکھائے الْأُضْحِيَّةَ، قربانی وَتَكْبِيرَ التَّشْرِيقِ، اور تکبیر تکبیراتِ تشریق کے بارے میں لوگوں کو اور ان کے احکام بتلائے قربانی کے اور تکبیراتِ تشریق کے، لِأَنَّهُ مَشْرُوعُ الْوَقْتِ، اس لیے کیونکہ یہی اس وقت کے مشروع ہیں۔ اس وقت کے مشروع احکام کیا ہیں؟ شریعت نے ان اوقات میں انہی کا حکم دیا ہے، تو انہی کے احکام لوگوں کو سکھلائے وہ بھئی۔ معنی سمجھ میں آ گیا بھئی؟ تو کہتے ہیں: لِأَنَّهُ مَشْرُوعُ الْوَقْتِ، کیونکہ یہی جو ہے اس وقت کے مشروع ہیں یعنی جن کا حکم دیا گیا ہے۔ وَالْخُطْبَةُ مَا شُرِعَتْ إِلَّا لِتَعْلِيمِهِ، اور خطبہ مشروع نہیں ہے مگر ان کی تعلیم کے لیے۔ عید کا خطبہ مشروع بھی کس لیے ہے؟ کس لیے شریعت نے اس کو جاری فرمایا ہے؟ انہی چیزوں کے کو لوگوں کو سکھانے کے لیے۔ عید الفطر کے خطبے دیے جاتے ہیں، اس میں لوگوں کو صدقۂ فطر کے احکام بتلانا مقصود ہیں، اور یہاں پر خطبے خطبے ہیں اور اس میں لوگوں کو قربانی اور تکبیراتِ تشریق کے احکام بتلانا مقصود ہیں۔ فَإِنْ كَانَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ وَبَعْدَ الْغَدِ وَلَا يُصَلِّيهَا بَعْدَ ذَلِكَ۔ بھئی عید الفطر کے اندر تو مسئلہ بیان ہو گیا کہ اگر عذر ہو تو ایک دن تک نماز مؤخر ہو سکتی ہے، اس سے زیادہ مؤخر نہیں، اور اگر عذر نہ ہو تو ایک دن تک بھی دوسرے اگلے دن تک بھی مؤخر کرنا صحیح نہیں، پھر ہوگی نہیں اس کے بعد۔ جبکہ عید الاضحیٰ کے اندر ایسا نہیں۔ عید الاضحیٰ کے اندر اگر عذر ہو تو عید کی نماز دوسرے دن بھی ادا کی جا سکتی ہے، پھر اگر عذر پیش آیا تو اس سے اگلے دن یعنی تیسرے دن بھی ادا کی جا سکتی ہے، کیونکہ قربانی کے کتنے دن ہوتے ہیں؟ تین دن ہوتے ہیں، تو یہ تیسرے دن تک مؤخر ہو سکتی ہے، مؤخر ہو سکتی ہے۔ اور وہاں پر تھا بغیر عذر کے اگلے دن بھی مؤخر نہیں کی جا سکتی عید الفطر میں، لیکن یہاں پر بغیر عذر کے بھی اگر مؤخر کرنا چاہے کوئی تو مؤخر کر سکتا ہے، یعنی یعنی ہو جائے گی معنی یہ ہے۔ اگر اگلے دن یا اس سے اگلے دن ادا کریں گے بغیر عذر کے بھی تو نماز ہو جائے گی، ہاں البتہ اس طرح کرنا برا ہے بھئی، کیونکہ جو منقول طریقہ ہے اس کی مخالفت کی گئی، منقول تو کیا ہے؟ پہلے ہی دن ادا کی جائے۔ تو فرق سمجھ میں آیا بھئی؟ تو کہہ رہے ہیں بھئی: فَإِنْ كَانَ عُذْرٌ يَمْنَعُ مِنَ الصَّلَاةِ فِي يَوْمِ الْأَضْحَى، اور اگر کوئی ایسا عذر ہے جو روکتا ہے نماز سے فِي يَوْمِ الْأَضْحَى، قربانی والے دن، صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ، تو اس کو پڑھیں گے اگلے دن، وَبَعْدَ الْغَدِ، اور اس سے اگلے دن، وَلَا يُصَلِّيهَا بَعْدَ ذَلِكَ، اور اس کے بعد اس کو نہیں پڑھیں گے۔ لِأَنَّ الصَّلَاةَ مُؤَقَّتَةٌ بِوَقْتِ الْأُضْحِيَّةِ فَيُقَيَّدُ بِأَيَّامِهَا، اس لیے کیونکہ یہ نماز جو ہے مُؤَقَّتَةٌ، یہ مقید ہے بِوَقْتِ الْأُضْحِيَّةِ، قربانی کے وقت کے ساتھ، فَيُقَيَّدُ بِأَيَّامِهَا، تو اس کو مقید کیا جائے گا اس قربانی کے ایام کے ساتھ۔ قربانی کے ایام ہی میں یہ نماز جائز ہوگی، اس کے بعد جائز نہیں، اور قربانی تو تین دن ہوتی ہے لہٰذا تین دن کے اندر عذر کی وجہ سے مؤخر کرنا جائز ہے۔ لَكِنَّهُ مُسِيءٌ فِي التَّأْخِيرِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ، لیکن یہ جو ہے برا عمل کرنے والا ہوگا، گناہ گار ہوگا فِي التَّأْخِيرِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ، بغیر عذر کے مؤخر کرنے کی صورت میں، لِمُخَالَفَةِ الْمَنْقُولِ، بوجہ منقول طریقے کی مخالفت کے کہ منقول تو یہ ہے کہ پہلے دن ادا کی جائے، بغیر عذر کے مؤخر کرنے کی صورت میں یہ برا عمل کرنے والا ہوا۔ اور عذر کی صورت میں پھر تو کوئی خرابی بھی نہیں ہے کیونکہ وہاں تو عذر موجود ہے۔ وَالتَّعْرِيفُ الَّذِي يَصْنَعُهُ النَّاسُ لَيْسَ بِشَيْءٍ۔ اور تعریف جس کو لوگ کرتے ہیں، لَيْسَ بِشَيْءٍ، وہ کوئی چیز نہیں۔ وہ تعریف جس کو لوگ کرتے ہیں وہ کوئی چیز نہیں۔ بھئی تعریف یہ بعض لوگ کہتے ہیں اس طرح کرتے کہ جس دن یومِ عرفہ ہوتا یعنی نویں ذوالحجہ ہوتی، اور آپ جانتے ہیں یومِ عرفہ کیا ہے؟ کون سا دن ہے؟ نویں ذوالحجہ۔ تو حاجی نویں ذوالحجہ کو نکلتے ہیں منیٰ سے اور عرفات پہنچتے ہیں اور غروبِ آفتاب تک وہاں رہتے ہیں اور پھر وہاں سے واپس چلتے ہیں بھئی۔ تو یہ مناسک کہاں سرانجام دیے جاتے ہیں؟ حج کے افعال مکہ میں افعال یہ سرانجام دیے جاتے ہیں، وہ مخصوص مقام ہے بھئی۔ تو بعض لوگ کہتے ہیں یہیں پر صاحبِ ہدایہ فرما رہے ہیں یہیں پر ان کی مشابہت اختیار کرتے ہیں اور یومِ عرفہ والے دن باہر نکل آتے ہیں، اکٹھے ہو جاتے ہیں، اور جیسے وقوفِ عرفہ والے دن وہاں حاجی کیا کرتے ہیں؟ اللہ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں، روتے ہیں، گڑگڑاتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، وقوف کرتے ہیں، اسی طرح یہ لوگ بھی یہاں پر اس طرح کرتے ہیں بھئی۔ تو صاحبِ ہدایہ فرماتے ہیں کہ یہ کوئی چیز نہیں ہے، اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ وہ تو مخصوص جگہ یعنی عرفہ کے اندر اس طرح شریعت نے کرنے کا حکم دیا اور وہ حج کے افعال میں سے ہے، جبکہ ہر جگہ پر ایسا کرنا صحیح نہیں ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ جو اس طرح نکلتے ہیں اور ان عرفات والوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں، یہ ہے تعریف بھئی، یہ کیا ہے؟ تعریف، اور فرما رہے ہیں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں: وَالتَّعْرِيفُ الَّذِي يَصْنَعُهُ النَّاسُ لَيْسَ بِشَيْءٍ، اور وہ تعریف جس کو لوگ کرتے ہیں تو وہ کوئی چیز نہیں ہے، وَهُوَ، اور وہ یہ أَنْ يَجْمَعَ النَّاسُ يَوْمَ عَرَفَةَ فِي بَعْضِ الْمَوَاضِعِ، وہ یہ کہ جمع ہو جاتے ہیں لوگ عرفہ والے دن فِي بَعْضِ الْمَوَاضِعِ، بعض جگہوں کے اندر، تَشْبِيهًا بِالْوَاقِفِينَ بِعَرَفَةَ، مشابہت اختیار کرتے ہوئے ان لوگوں کے ساتھ وہ جو وقوف کر رہے ہیں عرفہ کے اندر، ان کے ساتھ۔ تو یہ کوئی چیز نہیں بھئی صاحب۔ اور دلیل کیا؟ اب وہ دلیل ذکر کر رہے ہیں، کہتے ہیں: لِأَنَّ الْوُقُوفَ عُرِفَ عِبَادَةً مُخْتَصَّةً بِمَكَانٍ مَخْصُوصٍ، اس لیے کیونکہ وقوف جو ہے اس کو جانا گیا ہے ایک ایسی عبادت کے طور پر جو مخصوص ہے بِمَكَانٍ مَخْصُوصٍ، کس کے ساتھ؟ مخصوص مخصوص مکان یعنی مخصوص جگہ کے ساتھ، اور وہ کون سی جگہ ہے؟ عرفات ہے بھئی، اس جگہ کے ساتھ اس کو یہ عبادت مخصوص ہے۔ فَلَا يَكُونُ عِبَادَةً دُونَهُ، تو لہٰذا یہ وقوف عبادت نہ ہوگا دُونَهُ، اس مخصوص جگہ کے علاوہ۔ اس مخصوص جگہ یعنی عرفات کے علاوہ کسی اور جگہ اس طرح کھڑے ہونا اور رونا اور گڑگڑانا یہ کوئی عبادت نہیں ہے۔ سمجھ؟ ہاں خود روئے انسان، گڑگڑائے، لیکن یہاں پر دیکھو باقاعدہ لوگوں کو جمع کیا جاتا ہے اور سارے اجتماعی صورت میں کرتے ہیں تو یہ درست نہیں ہے بھئی۔ خود اللہ کے سامنے جتنا بھی انسان روئے، گڑگڑائے وہ تو اور اچھا ہے عاجزی کی علامت، تو وہ عاجزی کی علامت ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: فَلَا يَكُونُ عِبَادَةً دُونَهُ، تو یہ تو یہ وقوف جو ہے عبادت نہ ہوگا دُونَهُ، اس مخصوص جگہ کے بغیر، كَسَائِرِ الْمَنَاسِكِ، جیسے کہ باقی کے مناسکِ حج جو ہیں، مناسک وہ افعالِ حج بھئی۔ تو جیسے کہ باقی کے مناسکِ حج ہیں وہ جیسے وہیں پر اپنے مخصوص جگہوں پر ادا کیے جاتے ہیں، کسی اور جگہ اس طرح کرنا عبادت نہیں، تو وہ جیسے اپنی جگہوں کے ساتھ مخصوص تو یہ وقوف بھی اپنی جگہ یعنی عرفات کے ساتھ مخصوص ہے، دوسری جگہ ایسا کیا جائے تو یہ عبادت نہیں ہے بھئی۔ فَصْلٌ فِي تَكْبِيرَاتِ التَّشْرِيقِ وَيَبْدَأُ بِتَكْبِيرِ التَّشْرِيقِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ وَيَخْتِمُ عَقِيبَ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ۔ فَصْلٌ فِي تَكْبِيرَاتِ التَّشْرِيقِ، یہ فصل ہے تکبیراتِ تشریق کے بیان میں۔ یاد رکھیے بھئی کہ یہاں ذکر آئے گا ایامِ تشریق کا اور ایامِ نحر کا۔ تو یہ جو عید کے تین دن ہیں، ان کو ایامِ نحر کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ ایامِ نحر بھئی۔ اور اس کے بعد پہلا دن جو ہے اس کو چھوڑ کر عید کا پہلا دن چھوڑ کر، دوسرا دن عید کا، تیسرا دن عید کا، اور اس سے اگلا ایک دن، یہ تین دن ایامِ تشریق کہلاتے ہیں۔ یعنی عید کا دوسرا دن، عید کا تیسرا دن اور اس سے اگلا دن، یہ تین دن کیا کہلاتے ہیں؟ ایامِ تشریق۔ شَرَّقَ يُشَرِّقُ تَشْرِيق کے معنی ہیں کہ گوشت کے ٹکڑے کر کے اس کو دھوپ میں خشک کرنا بھئی، دھوپ میں خشک کرنا۔ آج کل تو اللہ تعالیٰ نے مزید انعامات فرمائے اور اب آپ کوئی چیز محفوظ کرنا چاہتے ہیں، فریج وغیرہ میں رکھتے ہیں اور محفوظ ہو جاتی ہے وہ چیز کافی عرصے کے لیے۔ قدیم زمانے میں چونکہ ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا تو وہ پھر کیا کرتے تھے؟ اس گوشت کو نمک وغیرہ اور چیزیں لگا کر دھوپ میں رکھ دیتے اور یہ گوشت پھر خشک ہو جاتا اور پھر لمبے عرصے تک کے لیے محفوظ ہو جاتا تھا۔ آج بھی دنیا کے بہت سے علاقوں میں یہ طریقہ ابھی بھی جاری ہے بھئی۔ چنانچہ وہ کیا کرتے ہیں؟ گوشت کو اسی طرح دھوپ میں خشک کرتے ہیں اور یہ خشک گوشت یہ پتھر کی طرح سخت ہو جاتا ہے، خشک ہو جاتا ہے، اور لمبے عرصے تک محفوظ رہتا ہے، پھر جب پکاتے ہیں پھر اسی طرح نرم ہو جاتا ہے بھئی۔ تو یہ جو عمل ہے، یہ جو دھوپ میں گوشت کو خشک کیا جاتا ہے، اس کو تشریق کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ تشریق۔ تو ان تین دنوں کے اندر چونکہ یہ گوشت کو قربانی کے گوشت کو دھوپ میں خشک کیا جاتا، اس لیے ان ایام کو کیا کہنے لگے؟ ایامِ تشریق کہنے لگے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو خشک کیا، منیٰ کے اندر مثلاً یوم النحر پہلا عید کا دن ہے، اس دن قربانیاں وغیرہ اکثر اسی دن ہو جاتیں اور پھر باقی تین دن کیا کرتے تھے؟ گوشت کو خشک کرتے تھے، تو وہ یہ ایامِ تشریق ہیں بھئی، ایامِ تشریق۔ تو دیکھیے اب کتاب پر: فَصْلٌ فِي تَكْبِيرَاتِ التَّشْرِيقِ، یہ فصل ہے تکبیراتِ تشریق کے بیان میں۔ وَيَبْدَأُ بِتَكْبِيرِ التَّشْرِيقِ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، اور ابتدا کرے تکبیرِ تشریق کی فجر کی نماز کے بعد مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، یومِ عرفہ والے دن۔ بھئی عید سے ایک دن قبل یعنی نویں ذوالحجہ یہ کیا ہے؟ یومِ عرفہ۔ اور یومِ عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد ابتدا ہوگی یہ تکبیرات کہنے کی، یعنی ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ بلند آواز سے یہ تکبیر کہی جائے گی جو اسی صفحے کی آخری سطر میں آ رہی ہے: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ، یہ تکبیر بھئی۔ کس وقت شروع کریں گے؟ نویں ذوالحجہ یعنی یومِ عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد۔ وَيَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، اور ختم کرے ان کو عصر کی نماز کے بعد یوم النحر والے دن۔ یوم النحر جو پہلا دن ہے قربانی کا، اس کو کیا کہتے ہیں؟ یوم النحر بھئی۔ تو دیکھیے بھئی، میں نے آپ کو بتلایا عید کے یہ تین دن ایامِ نحر ہیں، اور پہلے دن کے بعد اگلے تین دن وہ کیا ہیں؟ ایامِ تشریق ہیں۔ تو معلوم ہوا پہلا دن وہ صرف یوم النحر ہے، وہ کیا ہے؟ یوم النحر، اور آخری دن صرف کیا ہے؟ یومِ تشریق ہے، وہ یوم النحر نہیں، اور درمیان والے دو دن وہ یوم النحر بھی ہیں اور یومِ تشریق بھی ہیں بھئی۔ تو یہ یوم النحر کا ذکر آیا کہ عصر کی نماز کے بعد یوم النحر والے دن ان کو ختم کر دے، عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک۔ بھئی کس وقت شروع کیں؟ نویں ذوالحجہ کو فجر کی نماز کے وقت، تو فجر میں بھی آ گئیں تکبیرات، ظہر کی نماز کے بعد بھی تکبیرات، عصر کی نماز کے بعد بھی، مغرب کی نماز کے بعد بھی، عشاء کی نماز کے بعد بھی، کتنی ہو گئیں؟ پانچ۔ اگلے دن یوم النحر آ گیا عید والا دن، فجر کے بعد بھی، ظہر کے بعد بھی، عصر کے بعد بھی، تو یہ کل کتنے ہو گئے؟ جی پانچ اور تین؟ آٹھ۔ تو گویا کل آٹھ نمازوں کے بعد یہ تکبیرات کہی جائیں گی امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی۔ وَقَالَا، اور صاحبین فرماتے ہیں: يَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، کہ ختم کرے ان تکبیراتِ تشریق کو عصر کی نماز کے بعد ایامِ تشریق کے آخر میں، یعنی آخری یومِ تشریق جو ہے اس کے عصر تک پڑھے۔ اور آخری یومِ تشریق کون سا ہے؟ عید سے اگلا دن، اور کب تک پڑھے اس میں؟ عصر تک۔ تو ان کے نزدیک دیکھیے، یومِ عرفہ والے دن کی پانچ نمازیں بھی آ گئیں، اگلا یوم النحر آیا اس کی پانچ نمازیں بھی آ گئیں، دس ہو گئیں۔ اگلے اگلا دن یومِ تشریق بھی ہے اور یوم النحر بھی ہے، اس کی بھی پانچ نمازیں آ گئیں، پندرہ۔ اس سے اگلا دن بھی یوم النحر بھی ہے اور یومِ تشریق بھی ہے، کتنی ہو گئیں؟ بیس، بیس ہو گئیں، اور اس سے اگلا دن صرف آخری یومِ تشریق ہے، اس میں فجر، ظہر اور عصر میں، کتنی نمازیں ہو گئیں؟ تیئیس۔ تو امام صاحب کے نزدیک صرف آٹھ نمازوں میں یہ تکبیرات پڑھی جائیں گی ان کے بعد، اور صاحبین کے نزدیک تیئیس نمازوں میں کے بعد تیئیس نمازوں کے بعد پڑھی جائیں گی بھئی۔ یہ معنی ہے: وَقَالَا يَخْتِمُ عَقِيبَ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، اور صاحبین فرماتے ہیں کہ ختم کرے ان کو عصر کی نماز کے بعد ایامِ تشریق کے آخر میں، وَالْمَسْأَلَةُ مُخْتَلَفَةٌ بَيْنَ الصَّحَابَةِ، اور یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے یعنی اس میں اختلاف کیا گیا ہے، تو یہ مسئلہ مختلف ہے بَيْنَ الصَّحَابَةِ، صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے درمیان بھئی۔ صحابہ کے دور سے یہ اختلاف چلا آ رہا ہے۔ فَأَخَذَا، دیکھو تثنیہ کا صیغہ آ گیا، تو ان دونوں نے لیا، کن دونوں نے؟ صاحبین۔ صاحبین نے لیا بِقَوْلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کو أَخْذًا بِالْأَكْثَرِ، اکثر کو لیتے ہوئے، کیونکہ امام صاحب کے قول کے مطابق کتنی ہیں؟ آٹھ، اور ان کے نزدیک تیئیس نماز، تو اکثر کو لیتے ہوئے، إِذْ هُوَ الِاحْتِيَاطُ فِي الْعِبَادَاتِ، اس لیے کیونکہ یہی احتیاط ہے عبادات کے اندر۔ احتیاط کس میں ہے؟ کہ آٹھ پر عمل کریں یا تیئیس پر؟ تیئیس پر عمل کریں تو وہ آٹھ بھی اس کے اندر آ جائیں گی بھئی۔ وَأَخَذَ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ أَخْذًا بِالْأَقَلِّ، اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کو لیا أَخْذًا بِالْأَقَلِّ، اقل کے صورت کو اقل والے قول کو لیتے ہوئے، لِأَنَّ الْجَهْرَ بِالتَّكْبِيرِ بِدْعَةٌ، اس لیے کیونکہ تکبیر میں جہر کرنا بِدْعَةٌ، یہ کیا ہے؟ بدعت یعنی نئی چیز ہے، کیونکہ عام ایام میں ایسا نہیں کیا جاتا تو عام ایام کے مقابلے میں یہ کیا ہے؟ ایک نئی چیز ہے جو ان ایام میں ہوتی ہے۔ تو لہٰذا اس میں اقل والی صورت اختیار کرنا بہتر ہے، تو امام صاحب نے اس کو اختیار کیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بدعت کا وہ معنی نہ کرنا جو عام رائج ہے اور آپ پڑھتے ہیں کہ بدعت حرام ہے، بدعت حرام۔ بدعت کا معنی ہوتا ہے نئی چیز، نئی چیز، اور علماء نے اس کی تقسیم کی ہے، بعض اوقات بدعت یعنی نئی چیز مباح ہوتی ہے یعنی جائز ہوتی ہے، جیسے آج کل آپ نئے نئے لباس پہنتے ہیں، یہ تو اس زمانے میں نہیں تھے، یہ بھی بدعت ہے لیکن یہ مباح ہے، جائز۔ آج کل آپ گاڑیوں میں گھومتے ہیں بھئی، یہ تو اس زمانے میں نہیں تھی، یہ بھی نئی چیز ہے لیکن یہ کیا ہے؟ مباح ہے، جائز ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اسی طرح کھانے پینے میں مختلف چیزیں آپ کھاتے ہیں، وسعت اختیار کرتے ہیں، یہ سب کیا ہیں؟ بدعت، لیکن کون سی قسم ہے؟ مباح ہے بھئی مباح۔ اور بعض اوقات بدعت جو ہے وہ حرام ہوتی ہے جیسے مذاہبِ باطلہ بھئی، نئی چیز دین کے اندر لانا یا نئے مذاہب، یہ سارا کیا ہے؟ یہ بدعت حرام ہے۔ اور بعض اوقات جو ہے یہ بدعت جو ہے یہ واجب ہوتی ہے، کیا ہوتی ہے؟ واجب ہوتی ہے بعض اوقات بدعت بھئی عَلَى طَرِيقِ الْكِفَايَةِ، سمجھ میں آیا؟ واجب علی الکفایہ ہوتا ہے۔ جیسے بھئی اس زمانے میں صرف اور نحو وغیرہ یہ علم نہیں تھے بھئی، یہ آپ نے پڑھا ہے، اس کے بعد آہستہ آہستہ ان علوم کو کی تدوین کی علماء نے اور لیکن یہ صرف اور نحو نہایت ضروری ہیں قرآن اور حدیث کو سمجھنے کے لیے، تو لہٰذا یہ ہے تو بدعت نئی چیز ہے، لیکن قرآن اور حدیث کو سمجھنا چونکہ ضروری، لہٰذا کچھ لوگوں کا ایسا ہونا ضروری ہے جو صرف اور نحو جاننے والے ہوں، اس کو انہوں نے سیکھا ہو تاکہ قرآن اور حدیث کو سمجھ سکیں بھئی، تو یہ واجب بدعت ہے لیکن واجب علی الکفایہ ہے فرضِ کفایہ کے طریقے پر بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بدعت کا وہ معنی جو رائج ہے وہ نہیں، یہاں مراد ہے نئی چیز ہے یعنی عام ایام میں اس طرح تکبیر اونچی آواز سے نہیں کہی جاتی تو لہٰذا تو یہ نئی چیز ہے تو اس میں کم والی صورت کو اختیار کیا جائے گا۔ یہ معنی ہے: لِأَنَّ الْجَهْرَ بِالتَّكْبِيرِ بِدْعَةٌ، اس لیے کیونکہ تکبیر میں جہر کرنا یہ بدعت ہے، وَالتَّكْبِيرُ أَنْ يَقُولَ مَرَّةً وَاحِدَةً، اور تکبیر یہ ہے کہ یوں کہے ایک مرتبہ، یہ ایک مرتبہ کہنا ہر نماز کے بعد یہ واجب ہے بھئی۔ یوں کہے: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔ هَذَا هُوَ الْمَأْثُورُ عَنِ الْخَلِيلِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِ، یہی منقول ہے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلاۃ والسلام سے بھئی، یہی منقول ہے کس سے؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھئی، تو یہ تکبیر کہی جائے گی بھئی۔ اور یاد رکھیے یہ اوپر مسئلہ ذکر ہوا امام صاحب کے نزدیک آٹھ نمازوں کے بعد ہے صرف اور صاحبین کے نزدیک تیئیس نمازوں کے بعد ہے، اس میں فتویٰ صاحبین کے قول پر ہے بھئی، لہٰذا تیئیس نمازوں کے بعد تکبیرات کہی جائیں گی، یہ کہنا واجب اور اس قول کو اختیار کیا گیا کیونکہ اس میں احتیاط ہے۔ وَهُوَ عَقِيبَ الصَّلَوَاتِ الْمَفْرُوضَاتِ عَلَى الْمُقِيمِينَ فِي الْأَمْصَارِ فِي الْجَمَاعَاتِ الْمُسْتَحَبَّةِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ۔ اور یہ تکبیرات جو ہیں یہ فرض نمازوں کے بعد ہوں گی، عَقِيبَ الصَّلَوَاتِ الْمَفْرُوضَاتِ، کن نمازوں کے بعد؟ فرض نمازوں کے بعد ہوں گی، لہٰذا واجب نمازیں نکل گئیں، سنت اور نوافل وغیرہ اس سے نکل گئے۔ اور کس پر ہوں گی؟ عَلَى الْمُقِيمِينَ فِي الْأَمْصَارِ، وہ جو مقیم ہیں فِي الْأَمْصَارِ، شہروں کے اندر، لہٰذا دیہات والے نکل گئے اور مسافر بھی نکل گئے۔ فِي الْجَمَاعَاتِ الْمُسْتَحَبَّةِ، اور جماعتوں کے اندر بھئی، یعنی جب انسان کس کے ساتھ نماز پڑھے؟ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے، تو منفرد نکل گیا۔ اور الْمُسْتَحَبَّةِ، اور وہ جماعتیں جو مستحب ہوں، لہٰذا صرف اکیلی عورتیں اگر جماعت کرواتی ہیں تو وہ اس سے نکل گئیں کیونکہ وہ جماعت تو مکروہ ہے، آپ پڑھ چکے ہیں بھئی۔ قیودات کا فائدہ پتہ چل گیا؟ جی۔ اور عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، اور یہ امام صاحب کے نزدیک ہے بھئی۔ تو نمازیں ہوں اور نمازیں بھی کون سی؟ فرض ہوں اور وہ شخص کیسا ہو؟ مقیم ہو اور کہاں پر مقیم ہو؟ شہر میں، دیہات میں نہ ہو، اور کون سی نماز ہو؟ جماعت کے ساتھ ہو، اور جماعت بھی کون سی ہو؟ مستحب ہو، یعنی اکیلے عورتوں کی نہ ہو بھئی۔ وَلَيْسَ عَلَى جَمَاعَاتِ النِّسَاءِ إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَهُنَّ رَجُلٌ، اور نہیں ہے عورتوں کی جماعت پر یہ تکبیرات جب نہ ہو ان کے ساتھ کوئی مرد، اگر کوئی مرد ان کی امامت کرنے والا نہ ہو تو پھر عورتوں پر یہ تکبیر نہیں ہے۔ وَلَا عَلَى جَمَاعَةِ الْمُسَافِرِينَ، اور مسافروں کی جماعت پر بھی یہ نہیں ہے إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ مَعَهُمْ مُقِيمٌ، جب ان کے ساتھ کوئی مقیم نہ ہو بھئی۔ ہاں اگر عورتوں کی امامت کوئی مرد کر رہا ہے یا مسافروں کی امامت کوئی مقیم کر رہا ہے تو امام پر تکبیرات واجب ہیں، تو امام کے کے تابع ہونے کی وجہ سے باقی جو عورتیں یا مسافر ہیں، ان پر بھی یہ تکبیرات واجب ہوں گی، واجب ہوں گی۔ وَقَالَا، یہ تو امام صاحب کا قول تھا، وَقَالَا، صاحبین فرماتے ہیں: هُوَ عَلَى كُلِّ مَنْ صَلَّى الْمَكْتُوبَةَ، یہ تکبیر تکبیر جو ہے ہر اس شخص پر ہے جو فرض نماز پڑھے، ہر اس شخص پر ہے جو کیا کرے؟ فرض نماز پڑھے، لِأَنَّهُ تَبَعٌ لِلْمَكْتُوبَةِ، کیونکہ یہ فرض نماز کے تابع ہیں، یہ تکبیرات کس کے تابع ہیں؟ فرض نماز کے تابع ہیں، لہٰذا ہر فرض نماز پڑھنے والا ان تکبیرات کو کہے گا بھئی۔ اور یاد رکھیے اس میں بھی فتویٰ صاحبین کے قول پر ہے، لہٰذا کوئی شہر میں ہو چاہے دیہات میں ہو، دیہات میں ہو تو اس ان سب پر تکبیرات واجب، چاہے جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور چاہے اکیلے نماز پڑھیں۔ ہاں عورتوں اور مسافروں پر نہیں ہے، ہاں اگر ان کا امام کوئی ہے اس پر واجب ہے تو اس کے تابع ہونے کی وجہ سے ان پر بھی کیا ہو جائے گی یہ تکبیرات؟ واجب ہو جائیں گی۔ مسئلہ سمجھ میں آ گیا؟ وَلَهُ مَا رَوَيْنَا مِنْ قَبْلُ، اور امام صاحب کی دلیل وہ حدیث ہے جس کو ہم نے روایت کر دیا اس سے پہلے، جس کو ہم نے کیا کیا تھا؟ اس سے پہلے روایت کیا تھا بھئی، یہ حدیث آئی تھی باب صلاۃ الجمعہ کے شروع میں حدیث آئی تھی بھئی: لِقَوْلِهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ: لَا جُمُعَةَ وَلَا تَشْرِيقَ وَلَا فِطْرَ وَلَا أَضْحَى إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ۔ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں جمعہ بھی نہیں ہے وَلَا تَشْرِيقَ، اور تکبیراتِ تشریق بھی نہیں ہیں، وَلَا فِطْرَ، اور عید الفطر کی نماز بھی نہیں ہے، وَلَا أَضْحَى، اور عید الاضحیٰ کی نماز بھی نہیں ہے إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ، مگر کس کے اندر؟ مصرِ جامع میں۔ تو دیکھو اس حدیث سے کیا معلوم ہوا کہ تکبیراتِ تشریق صرف کس میں ہوں گی؟ مصرِ جامع میں ہوں گی بھئی، تو یہ ان کی دلیل ہے۔ اور اس حدیث میں کیا آیا تھا؟ تشریق کا لفظ، اس کا بھی معنی بیان کریں گے صاحبِ ہدایہ، تو کہتے ہیں: وَلَهُ مَا رَوَيْنَا مِنْ قَبْلُ، اور امام صاحب کی دلیل وہ حدیث ہے جس کو ہم نے اس سے پہلے روایت کیا، وَالتَّشْرِيقُ هُوَ الْجَهْرُ بِالتَّكْبِيرِ، اور تشریق جو ہے وہ تکبیر اونچی آواز سے کہنا ہے۔ تشریق کا معنی بتل بتلا رہے ہیں بھئی، تشریق کا کیا معنی؟ اونچی آواز سے تکبیر کہنا یعنی تکبیر میں جہر کرنا، جہری تکبیر کہنا، یہ کیا ہے؟ تشریق۔ بھئی ایک معنی میں نے بیان کیا تشریق کا، وہ کیا تھا؟ گوشت کے ٹکڑوں کو دھوپ میں خشک کرنا، وہ بھی تشریق کا معنی، اور اسی طرح تشریق کا ایک معنی ہے بلند آواز سے تکبیر کہنا، اس کو بھی کیا کہتے ہیں؟ تشریق۔ اور اسی طرح یاد رکھیے عید کے دن کو بھی کیا کہتے ہیں؟ تشریق کہتے ہیں، بعض احادیث میں عید کے لیے کیا لفظ آیا ہے؟ تشریق کا لفظ آیا ہے، تو آپ جانتے ہیں ایک لفظ کے کئی کئی معانی آتے ہیں، تو یہاں جو حدیث کے اندر تشریق کا لفظ آیا وَلَا تَشْرِيقَ، اس کا معنی بیان کر رہے ہیں صاحبِ ہدایہ کہ اس سے کیا مراد ہے؟ وَلَا تَشْرِيقَ، کیا معنی؟ اونچی آواز سے تکبیر نہیں ہے۔ تو یہی بیان کر رہے ہیں: وَالتَّشْرِيقُ هُوَ الْجَهْرُ بِالتَّكْبِيرِ، وہ جہر کرنا ہے تکبیر میں، كَذَا نُقِلَ عَنِ الْخَلِيلِ بْنِ أَحْمَدَ، اسی طرح نقل کیا گیا ہے امامِ لغت خلیل ابن احمد رحمہ اللہ سے، انہوں نے یہ معنی اس کا بیان کیا کہ تشریق کا معنی ہے تکبیر میں جہر کرنا۔ وَلِأَنَّ الْجَهْرَ بِالتَّكْبِيرِ خِلَافُ السُّنَّةِ، تو پہلی نقلی دلیل ذکر کر دی امام صاحب کی دلیل ایک وہ حدیث ہے، دوسری عقلی دلیل بھی ذکر کر رہے ہیں صاحبِ ہدایہ، کہتے ہیں: وَلِأَنَّ الْجَهْرَ بِالتَّكْبِيرِ، اور اس لیے کیونکہ تکبیر میں جہر کرنا یعنی اونچی آواز سے کہنا خِلَافُ السُّنَّةِ، یہ خلافِ سنت ہے، یعنی عام ایام کے اندر دین کا حصہ نہیں ہے بھئی، وَالشَّرْعُ وَرَدَ بِهِ عِنْدَ اسْتِجْمَاعِ هَذِهِ الشَّرَائِطِ، اور شریعت وارد ہوئی ہے ان جہری تکبیروں کے ساتھ عِنْدَ اسْتِجْمَاعِ هَذِهِ الشَّرَائِطِ، ان شرائط کے جمع ہونے کے وقت میں بھئی۔ شریعت وارد ہوئی ہے کہ جہری تکبیرات کہی جائیں گی لیکن کس وقت؟ ان شرائط کے ساتھ جو شریعت نے ذکر کی ہیں کہ مقیم ہونا چاہیے، فرض نماز ہونی چاہیے، جماعت ہونی چاہیے وغیرہ بھئی۔ إِلَّا أَنَّهُ يَجِبُ عَلَى النِّسَاءِ، مگر یہ کہ یہ تکبیر عورتوں پر بھی واجب ہوگی إِذَا اقْتَدَيْنَ بِالرَّجُلِ، جب وہ کس کی اقتدا کریں؟ آدمی، کسی مرد کی اقتدا کریں، وَعَلَى الْمُسَافِرِينَ، اور یہ تکبیر مسافروں پر بھی واجب ہوگی عِنْدَ اقْتِدَائِهِمْ بِالْمُقِيمِ، جبکہ یہ اقتدا کریں کسی مقیم کی، بِطَرِيقِ التَّبَعِيَّةِ، تو یہ جو عورتوں اور مسافروں پر واجب ہوگی بِطَرِيقِ التَّبَعِيَّةِ، تابع ہونے کے طریقے پر، کیونکہ یہ کیا ہیں؟ مقتدی ہیں اور امام کے تابع ہیں، تو امام پر واجب تو ان پر بھی واجب۔ قَالَ يَعْقُوبُ رَحِمَهُ اللهُ: صَلَّيْتُ بِهِمُ صَلَّيْتُ بِهِمُ الْمَغْرِبَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَسَهَوْتُ عَنْ أَنْ أُكَبِّرَ فَكَبَّرَ أَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، دَلَّ أَنَّ الْإِمَامَ وَإِنْ تَرَكَ التَّكْبِيرَ لَا يَتْرُكُهُ الْمُقْتَدِي۔ یہاں سے مسئلہ یہ بیان کر رہے ہیں صاحبِ ہدایہ کہ امام اگر تکبیر کہنا بھول جائے تو اس کا یہ معنی نہیں کہ مقتدی بھی تکبیر چھوڑ دیں گے، بلکہ مقتدی مقتدی پھر بھی کہے گا اور اونچی آواز سے کہے، اونچی آواز سے کہے گا، اور تو امام کا تکبیر کے اندر امام ہونا ضروری نہیں یعنی پہلے ہونا ضروری نہیں ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چنانچہ واقعہ ذکر کر رہے ہیں کہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز پڑھائی یومِ عرفہ والے دن بھئی، میں نے کون سی نماز پڑھائی؟ مغرب والی نماز پڑھائی بھئی۔ بھئی کتاب الحج میں ذکر آئے گا کہ یومِ عرفہ والے دن جب سورج غروب ہو جائے تو پھر حاجی وہاں سے واپس روانہ ہوں گے اور مزدلفہ کی طرف جو منیٰ کی طرف واپس آتے ہوئے درمیان میں ایک جگہ آتی ہے، اس کا کیا نام ہے؟ مزدلفہ، اور عند الاحناف یہاں رات گزارنا واجب ہے۔ اور عرفات والے دن اس دن دن میں بھی عصر اور ظہر کی نماز اکٹھی ادا کی جاتی ہے، اسی طرح مغرب کی نماز جب سورج غروب ہوا تو انسان کہاں پر تھا؟ حاجی کہاں پر تھا؟ عرفات میں۔ سورج غروب ہونے کے بعد نکلے گا نا وہاں سے، لیکن وہاں مغرب کی نماز نہیں پڑھنی، راستے میں بھی نہیں پڑھنی، مزدلفہ پہنچ کر وہاں ادا کریں گے جبکہ تقریباً عشاء کا وقت ہو چکا ہوگا یا چاہے تاخیر ہو گئی ہو کچھ جتنی بھی، تو وہ جب وہاں پہنچ جاتے ہیں پھر وہاں مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھی ادا کی جاتی ہے۔ تو وہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز پڑھائی ان مسافروں کو اور یومِ عرفہ والے دن، تو میں بھول گیا نماز کے بعد تکبیر کہنا۔ امام ابو یوسف رحمہ اللہ تکبیر کہنا بھول گئے، تو کہتے ہیں امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ جو نما مقتدیوں میں شامل تھے، پیچھے نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے تکبیر کہی، انہوں نے تکبیر کہی اور یاد کروائی بھئی، تو انہوں نے بھی کہی اور پھر انہوں نے۔ تو بتلانا وہی مقصد ہے کہ اگر امام بھول جائے تو مقتدی نہیں چھوڑیں گے، جیسے یہاں امام بھول گیا تھا لیکن امام صاحب جو پیچھے موجود تھے، آپ نے تکبیر کہی بھئی۔ اور قَالَ يَعْقُوبُ، یاد رکھیے یہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کا اصل نام ہے۔ ابو یوسف تو ان کی کنیت ہے اور نام کیا ہے؟ یعقوب بھئی یعقوب۔ اور یہ عموماً طلبہ ایک دوسرے سے سوال بھی کرتے ہیں کیونکہ ان کا ہمیشہ اکثر جگہ ان کی کنیت ہی استعمال ہوتی ہے تو عام طلبہ کو بعض اوقات علم نہیں ہوتا تو سوال کرتے ہیں کہ بھئی امام ابو یوسف رحمہ اللہ کا نام کیا ہے بھئی؟ نام کیا ہے؟ تو یہ ان کا نام یعقوب تھا بھئی۔ قَالَ يَعْقُوبُ، امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں: صَلَّيْتُ بِهِمُ الْمَغْرِبَ، میں نے ان مسافروں مسافروں کو میں نے مغرب کی نماز پڑھائی يَوْمَ عَرَفَةَ، یومِ عرفہ والے دن، فَسَهَوْتُ عَنْ أَنْ أُكَبِّرَ، تو میں بھول گیا تکبیر کہنا، فَكَبَّرَ أَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، تو تکبیر کہی امامِ امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ امام صاحب کا اعتماد دیکھیے کہ نماز کے لیے کس کو آگے کیا ہے؟ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کو آگے کیا بھئی۔ اور شاگرد کو دیکھیے کتنی ہیبت استاد کی ان کے دل پر تھی کہ تکبیر کہنا ہی بھول گئے، اتنے بڑے فقیہ ہیں بھئی، دنیا کو مسائل بتا رہے ہیں لیکن استاد کے ادب اور احترام کا اور ان کی ہیبت کا ان کے دل پر ایسا اثر کہ اس دن تکبیر کہنا ہی بھول گئے بھئی۔ یہ تھے ہمارے ائمہ بھئی۔ فَسَهَوْتُ عَنْ أَنْ أُكَبِّرَ، تو میں بھول گیا تکبیر کہنا، فَكَبَّرَ أَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، تو تکبیر کہی امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے۔ دَلَّ، یہ بات دلالت کرتی ہے، یہ واقعہ دلالت کرتا ہے أَنَّ الْإِمَامَ وَإِنْ تَرَكَ التَّكْبِيرَ، کہ امام جو ہے اگرچہ وہ چھوڑ دے تکبیر کو یعنی بھول جائے، لَا يَتْرُكُهُ الْمُقْتَدِي، تو مقتدی اس کو نہیں چھوڑے گا۔ وَهَذَا لِأَنَّهُ لَا يُؤَدَّى فِي حُرْمَةِ الصَّلَاةِ، اور یہ اس وجہ سے، مقتدی نہیں چھوڑے گا بھئی؟ بھئی مقتدی کے ذمے تو امام کی اقتدا لازم ہے؟ کہتے ہیں بھئی یہاں اقتدا یہ تو اب نماز کیا ہو چکی ہے؟ ختم ہو چکی ہے، نماز کا احرام ختم ہو چکا ہے، اس کے بعد تکبیر کہی جا رہی ہے لہٰذا اس تکبیر کے اندر امام کا ہونا ضروری نہیں کہ وہ پہلے کہے اور باقی اس کے بعد کہیں۔ وَهَذَا، اور یہ اس وجہ سے لِأَنَّهُ لَا يُؤَدَّى فِي حُرْمَةِ الصَّلَاةِ، کیونکہ یہ تکبیر جو ہے حرمتِ صلاۃ میں یعنی نماز کے احرام کے اندر ادا نہیں کی جاتی، فَلَمْ يَكُنِ الْإِمَامُ فِيهِ حَتْمًا، تو اس کے اندر امام کا ہونا لازمی نہیں ہے، وَإِنَّمَا هُوَ مُسْتَحَبٌّ، اور یہ تو مستحب ہے، یعنی اس میں امام کا ہونا مستحب ہے کہ امام کہے اور ساتھ ہی پھر باقی پیچھے والے بھی کہیں بھئی۔ تکبیراتِ تشریق کے بارے میں ایک بات یاد رکھیے کہ اگر نماز کے بعد بھول گیا کہنا کوئی شخص اور کسی اور کام وغیرہ میں مشغول ہو گیا تو بس بھئی، پھر اس کے بعد وہ جو ہے پھر پھر نہیں پڑھی جائے گی بھئی، سمجھ میں آیا؟ اس کا محل نماز کے بعد تھا وہ وہ محل نکل گیا ہے بھئی، وہ محل نکل گیا ہے، محل نکل گیا۔ جی ایک ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے بھئی، ایک مرتبہ۔ اور جو عورتیں پڑھیں گی مثلاً امام کے تابع ہونے کی وجہ سے عورتوں پر بھی تکبیر واجب ہوگی، تو یاد رکھیے مرد تو اونچی آواز سے پڑھتے ہیں لیکن عورتیں آہستہ آواز سے پڑھیں گی بھئی، آہستہ آواز سے۔ جی یہاں تک عید کی نماز کے مسائل مکمل ہوئے بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی: بَابُ صَلَاةِ الْكُسُوفِ یہ باب ہے کسوف کی نماز کے بیان میں۔ یاد رکھیے یہاں دو لفظ آئیں گے: ایک ہے کسوف کاف کے ساتھ اور ایک ہے خسوف خاء کے ساتھ۔ کسوف کہتے ہیں کاف کے ساتھ یہ سورج گرہن کو، اور خسوف جو خاء کے ساتھ ہے وہ کہتے ہیں چاند گرہن کو بھئی۔ آپ جانتے ہیں، مشاہدہ کیا ہوگا کہ بعض اوقات سورج کو گرہن لگ جاتا ہے اور اسی طرح بعض اوقات چاند کو گرہن لگ جاتا ہے، اور علمِ فلکیات میں آپ جا کر پڑھیں گے بھئی کہ یہ سورج گرہن اس طرح لگتا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ زمین جو ہے وہ سورج کے گرد گھوم رہی ہے، سال بھر میں ایک چکر لگاتی ہے اور اس کی وجہ سے یہ مختلف قسم کے موسم بنتے ہیں: سردی، گرمی، بہار اور خزاں۔ گرمی اس زمانے میں ہوتی ہے جب ہم سورج کے ذرا قریب ہوتے ہیں، سردی اس زمانے میں ہوتی ہے جب ہم سورج سے ذرا دور ہوتے ہیں تو وہ سردی کا زمانہ ہوتا ہے، اور جبکہ چاند جو ہے وہ زمین کے گرد چکر لگاتا ہے۔ تو زمین سورج کے گرد گھومتی جا رہی ہے اور چاند اس کے گرد گھومتا جا رہا ہے، اور یہ چاند جو ہے یہ تقریباً ایک ماہ کے اندر اپنا چکر پورا کرتا ہے تو اس سے وہ ہم چاند کے جو مہینے ہیں ان کا حساب لگاتے ہیں۔ اور یہ چاند چکر لگاتے لگاتے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زمین اور سورج کے عین درمیان میں آ جاتا ہے، عین درمیان، تو اب چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے، یہ ہے سورج گرہن۔ چاند کا سایہ زمین پر پڑ رہا ہے اور سورج چاند کے دوسری طرف ہو گیا تو سورج کی بھی وہ چمک دمک نہیں رہتی، اس کی چمک دمک میں کمی آ جاتی ہے، اور جتنا زیادہ گرہن ہوتا ہے اتنی ہی چمک میں کمی آ جاتی ہے حتی کہ بعض مقامات پر پورا سورج بالکل سیاہ ہو جاتا ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اور دوسرا ہے خسوف بھئی، خسوف جو ہے وہ پہلے تو چاند کا سایہ کس پر پڑا تھا؟ زمین پر، تو کیا بنا؟ تو یہ حالت سورج گرہن کہلائی۔ اب اس کا عکس کریں، چاند دوسری طرف آیا گھومتے ہوئے، زمین کا سایہ اب چاند پر پڑ رہا ہے۔ تو چاند گھومتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آیا تو کس پر سایہ پڑا؟ زمین پر، اور یہی چاند گھومتے ہوئے دوسری طرف اگر زمین جب سورج ایک طرف ہے تو زمین کا سایہ دوسری طرف ہے، اس سائے کے اندر اگر چاند گزرے اس میں آ جائے تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ چاند گرہن کہتے ہیں بھئی۔ تو بَابُ صَلَاةِ الْكُسُوفِ، یہ باب ہے سورج گرہن کی نماز کے بیان میں۔ قَالَ، صاحبِ قدوری فرماتے ہیں: إِذَا انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ، جب سورج کو گرہن لگ جائے، صَلَّى الْإِمَامُ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ، تو پڑھائے امام لوگوں کو دو رکعتیں كَهَيْئَةِ النَّافِلَةِ، نفلوں کی جیسے کہ نفلوں کی ہیئت ہوتی ہے۔ نفلوں کی صورت میں کیا کرے امام؟ دو رکعتیں لوگوں کو پڑھائے بھئی۔ نفلوں کی صورت میں یعنی جیسے نفلوں کے لیے اذان اور اقامت نہیں ہوتی اسی طرح اس نماز کے لیے بھی اذان اور اقامت نہیں ہوگی بھئی، نہیں ہوگی۔ اور اگر لوگوں کو جمع کرنا مقصود ہو تو اَلصَّلَاةُ جَامِعَةٌ کہہ کر لوگوں کو اکٹھا کر لیا جائے گا بھئی، اذان نہیں ہے اس کے اندر۔ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ رُكُوعٌ وَاحِدٌ، اور اس نماز میں ہر رکعت کے اندر ایک رکوع ہوگا۔ وَقَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: رُكُوعَانِ، اور امام شافعی رحمہ اللہ کیا فرماتے ہیں؟ اس میں دو رکوع ہیں ہر رکعت میں۔ لَهُ، امام شافعی رحمہ اللہ کی دلیل جو ہے مَا وہ حدیث ہے رَوَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهَا، جس کو ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں بھئی۔ وہ اس روایت کے اندر کتنے رکوع ذکر فرماتی ہیں؟ دو رکوع ذکر فرماتی ہیں۔ وَلَنَا رِوَايَةُ ابْنِ عُمَرَ۔ اچھا، یاد رکھیے یاد رکھیے بھئی، یہ ابن عمر لکھا ہے کتاب کے اندر بھئی، ابن عمر۔ لیکن علماء لکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت نہیں ہے بلکہ یہ شاید کسی لکھنے والے کی غلطی ہے، کتابت کی غلطی ہوئی ہے، یہ روایت ہے حضرت عبد اللہ ابن عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ تو یہ عمر نہیں، عمرو ہے اور عمرو کے آخر میں کیا لکھتے ہیں؟ حالتِ رفعی اور حالتِ جری میں واؤ لکھتے ہیں۔ تو اور یہ محلِ اشتباہ بھی ہے، دیکھیے آگے وَالْحَالُ، واؤ حال کا واؤ بھی آ رہا تھا تو شاید اس وجہ سے کاتب نے سمجھا ہوگا کسی نقل کرنے والے نے کہ شاید یہ ایک واؤ غلطی سے لکھا گیا ہے، اس نے ایک واؤ کو ختم کر دیا اور وہ یہی نسخہ بعد میں پھیل گیا، اسی طرح نقل ہوتا چلا آیا۔ تو یہ ابن عمر نہیں بلکہ کیا ہے؟ ابن عمرو ہے بھئی۔ تو وَلَنَا، ہماری دلیل جو ہے رِوَايَةُ ابْنِ عَمْرٍو، ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی حدیث ہے، وَالْحَالُ أَكْشَفُ عَلَى الرِّجَالِ لِقُرْبِهِمْ فَكَانَتِ التَّرْجِيحُ لِرِوَايَتِهِ۔ بھئی ایک حدیث آ گئی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی، وہ فرماتی ہیں دو رکوع فرمائے حضور علیہ السلام نے، اور دوسری روایت روایت آئی حضرت عبد اللہ ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی، وہ فرماتے ہیں کہ ایک رکوع ہوگا۔ آگے دلیل اب ہماری ابھی چل رہی ہے کہ ہم نے اس حضرت ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کو ترجیح دی کیونکہ نماز کا حال وہ مردوں پر زیادہ واضح ہوگا اس وجہ سے کہ مرد جو ہیں وہ امام کے قریب ہوتے ہیں اور عورتوں کی صف تو پیچھے ہوتی ہے، تو لہٰذا ترجیح کس کو دی ہم نے؟ یہ حضرت ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کو۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: وَالْحَالُ أَكْشَفُ عَلَى الرِّجَالِ، اور حال یعنی نماز کا جو حال ہے یا امام کا جو حال ہے أَكْشَفُ عَلَى الرِّجَالِ، وہ زیادہ کھلا ہوتا ہے زیادہ واضح ہوتا ہے عَلَى الرِّجَالِ، مردوں پر، لِقُرْبِهِمْ، ان کے قریب ہونے کی وجہ سے، فَكَانَتِ التَّرْجِيحُ لِرِوَايَتِهِ، تو ترجیح جو ہے حضرت ابن عمرو کی روایت کو ہوگی، ان کی روایت کو ترجیح ہوگی۔ اور امام محمد رحمہ اللہ تطبیق بھی دیتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث میں جو دو رکوع کا ذکر آیا ہے، شاید اس کی وجہ ممکن ہے یہ ہو کہ ان نمازوں میں حضور علیہ السلام نے بے انتہا طویل قرأت کی بھئی، خوب طویل قرأت کی اور پھر اس کے بعد خوب طویل رکوع کیا، خوب طویل رکوع کیا حتی کہ روایت میں آتا ہے کہ یوں لگتا تھا کہ حضور علیہ السلام اب رکوع سے سر ہی نہیں اٹھائیں گے، اتنا لمبا رکوع کیا۔ تو شاید رکوع زیادہ طویل ہوا تو بعض صحابہ سمجھے ہوں کہ اب حضور علیہ السلام رکوع سے اٹھ گئے ہیں، وہ اٹھے ہوں، وہ اٹھے ہوں، اور ان کو اٹھتا دیکھ کر پیچھے والے بھی سمجھے شاید حضور علیہ السلام اٹھے ہیں رکوع سے، سیدھے ہوئے ہیں، تو پیچھے والے بھی سیدھے ہوئے، اور عورتیں تو سب سے پیچھے تھیں، انہوں نے جب اپنے سے اگلی صفوں کو اٹھتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی سمجھیں شاید اٹھے ہیں، وہ بھی اٹھیں اوپر۔ لیکن اگلی صف والے جب اٹھے دیکھا حضور علیہ السلام ابھی رکوع ہی میں ہیں، وہ پھر رکوع میں چلے گئے، تو ان کو دیکھ کر پچھلی صفیں بھی پھر رکوع میں گئیں اور اسی طرح عورتوں کی صفیں بھی شاید پھر رکوع میں چلی گئیں، تو وہ کیا سمجھیں شاید دو رکوع ہوئے ہیں بھئی، یہ انہوں نے تطبیق کی صورت بیان کی ہے بھئی۔ وَيُطَوِّلُ الْقِرَاءَةَ فِيهِمَا، اور لمبی کرے قرأت امام جو ہے فِيْهِمَا، ان دونوں رکعتوں میں، خوب لمبی قرأت کی جائے گی بھئی، خوب لمبی قرأت بھئی، حتی کہ پہلی رکعت میں کہتے ہیں سورۂ بقرہ کے بقدر ہو اور دوسری میں سورۂ آل عمران کے بقدر بھئی۔ وَيُخْفِي عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، اور اخفاء کرے گا امام، امام صاحب کے نزدیک یعنی آہستہ آواز سے قرأت پڑھے گا، آہستہ آواز سے قرآن پڑھے گا۔ وَقَالَا: يَجْهَرُ، اور صاحبین فرماتے ہیں کہ امام کیا کرے گا؟ جہر کرے گا، جہر کرے گا۔ اور یاد رکھیے فتویٰ امام صاحب کے قول پر ہے، اس میں قرأت آہستہ آواز سے کی جائے گی۔ وَعَنْ مُحَمَّدٍ رَحِمَهُ اللهُ مِثْلُ قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ، اور امام محمد رحمہ اللہ سے ایک قول جو ہے امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے قول کی طرح بھی روایت ہے بھئی۔ کس کی طرح؟ ہاں تو امام محمد رحمہ اللہ کا ایک قول تو پیچھے آ گیا، صاحبین کیا فرماتے ہیں؟ جہر کرے گا۔ اور ایک روایت امام محمد رحمہ اللہ سے کیا آئی؟ کہ اخفاء کرے گا، تو گویا طرفین ایک طرف ہو گئے اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ دوسری طرف رہ گئے بھئی۔ جی، تو بہرحال یہ ایک روایت آئی ہے ان سے۔ أَمَّا التَّطْوِيلُ فِي الْقِرَاءَةِ، اور باقی قرأت کے اندر تطویل یعنی قرأت کو جو لمبا کرنا ہے، فَبَيَانُ الْأَفْضَلِ، تو یہ افضل ہونے کا بیان ہے۔ یہ جو قدوری میں اوپر آیا متن میں: وَيُطَوِّلُ الْقِرَاءَةَ فِيهِمَا، ان دو رکعتوں میں کیا کرے گا امام؟ لمبی قرأت کرے گا، صاحبِ ہدایہ فرما رہے ہیں یہ افضل ہونے کا بیان ہے، افضل یہ ہے لمبی قرأت کرے۔ وَيُخَفِّفُ إِنْ شَاءَ، اور اگر چاہے تو ہلکی کرے یعنی تھوڑی قرأت کرے إِنْ شَاءَ، اگر چاہے، لِأَنَّ الْمَسْنُونَ اسْتِيعَابُ الْوَقْتِ بِالصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ، اس لیے کیونکہ مسنون جو ہے وہ اس گرہن کے وقت کو گھیر لینا ہے بِالصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ، نماز اور دعا کے ساتھ۔ مسنون کیا ہے؟ وہ جو سورج گرہن کا جتنا وقت ہے، اس وقت کو گھیر لے نماز اور دعا۔ تو اگر نماز لمبی کی ہے تو پھر دعا کچھ مختصر ہو جائے گی، لیکن پورے وقت کو گھیر لے۔ اور اگر قرأت تھوڑی کرے گا تو پھر کیا کر لے؟ دعا لمبی کر لے تاکہ پورے وقت کا احاطہ ہو جائے۔ یہ معنی ہے کیونکہ مسنون جو ہے وہ اس وقت کا گھیر لینا ہے نماز اور دعا کے ساتھ، فَإِذَا خَفَّفَ أَحَدَهُمَا طَوَّلَ الْآخَرَ، تو جب ان دونوں میں سے ایک کو مختصر کرے تو دوسرے کو لمبا کر دے۔ وَأَمَّا الْإِخْفَاءُ وَالْجَهْرُ فَلَهُمَا رِوَايَةُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهَا أَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَهَرَ فِيهَا، اور باقی اخفاء اور جہر جو ہے تو اس میں صاحبین کی دلیل جو ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث ہے کہ حضور علیہ السلام نے اس میں جہر فرمایا۔ وَلِأَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللهُ رِوَايَةُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، اور امام صاحب کی دلیل جو ہے حضرت ابن عباس اور حضرت سمرہ ابن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی حدیث ہے۔ وَالتَّرْجِيحُ قَدْ مَرَّ مِنْ قَبْلُ، اور ترجیح پہلے گزر چکی ہے۔ ترجیح کیا ہے پہلے؟ وجہ ہم نے ذکر کر دی تھی کہ نماز کا معاملہ کس کے لیے زیادہ واضح ہے؟ مردوں کے لیے، تو اس لیے ان کی روایت کو امام صاحب نے ترجیح دی ہے۔ آگے صاحبِ ہدایہ فرماتے ہیں: كَيْفَ وَإِنَّهَا صَلَاةُ النَّهَارِ، اور کیسے جہر ہوگا؟ کیسے جہر؟ امام صاحب کیا فرماتے ہیں؟ اخفاء کرے، قرأت آہستہ کرے، اور دلیل کیا ہے؟ وہ دو روایتیں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور حضرت سمرہ ابن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ آگے صاحبِ ہدایہ فرماتے ہیں اور کیسے یعنی کیسے اخفاء نہیں ہوگا؟ یا یوں کہہ لیں کیسے جہر ہوگا؟ جو بھی آپ بنائیں، كَيْفَ، کیسے اخفاء نہیں ہوگا؟ وَإِنَّهَا صَلَاةُ النَّهَارِ، اور یہ تو کون سی نماز ہے؟ دن کی نماز ہے، وَهِيَ عَجْمَاءُ، اور دن کی نماز تو گونگی ہوتی ہے یعنی اس میں تو اونچی آواز سے قرأت نہیں ہوتی جیسے ظہر اور عصر ہیں بھئی۔ وَيَدْعُو بَعْدَهَا حَتَّى تَنْجَلِيَ الشَّمْسُ، اور اس کے بعد دعا کرے حَتَّى تَنْجَلِيَ الشَّمْسُ، یہاں تک کہ سورج روشن ہو جائے، کھل جائے، لِقَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بوجہ حضور علیہ السلام کے قول کے کہ اذا، فرماتے ہیں: إِذَا رَأَيْتُمْ مِنْ هَذِهِ الْأَفْزَاعِ شَيْئًا، کہ جب تم ان ڈرانے والی چیزوں میں سے کوئی چیز دیکھو، فَارْغَبُوا إِلَى اللهِ بِالدُّعَاءِ، تو تم رغبت کرو اللہ کی طرف دعا کے ساتھ۔ جب تم ان ڈرا دینے والی چیزوں میں سے، ان ہولناک چیزوں میں سے کوئی چیز دیکھو تو اللہ کی طرف دعا کے ساتھ رغبت کرو۔ تو اور تو یہ بھی سورج گرہن جو ہے یہ بھی ایک گھبرا دینے والی چیز ہے، سورج کی روشنی ختم ہو جاتی ہے اور بعض اوقات تو بالکل تاریکی چھا جاتی ہے، انسان ڈر جاتا ہے۔ تو اس وقت ان مواقع پر حضور علیہ السلام نے کیا حکم دیا ہے؟ کس کی طرف رغبت کرنی چاہیے؟ دعا کی طرف، تو یہ دلیل ہے اس پر۔ اور نیز نماز کے بعد دعا کرے کیونکہ وَالسُّنَّةُ فِي الْأَدْعِيَةِ تَأْخِيرُهَا عَنِ الصَّلَاةِ، کہ دعاؤں کے اندر سنت جو ہے وہ ان کو مؤخر کرنا ہے نماز سے۔ وَيُصَلِّي بِهِمُ الْإِمَامُ الَّذِي يُصَلِّي بِهِمُ الْجُمُعَةَ، اور لوگوں کو وہی امام جماعت پڑھائے نماز پڑھائے جو ان کو جمعہ کی نماز پڑھاتا ہے، وَإِنْ لَمْ يَحْضُرْ، اور اگر وہ امام حاضر نہ ہو، صَلَّى النَّاسُ فُرَادَى، تو لوگ اکیلے نماز پڑھ لیں، اکیلے اکیلے۔ اکیلا اکیلا ہر شخص نماز پڑھ لے، تَحَرُّزًا عَنِ الْفِتْنَةِ، فتنے سے بچنے کے لیے، فتنے سے بچنے کے لیے۔ کیونکہ فتنے کا احتمال ہے، لوگ زیادہ ہوں گے اور ہر شخص چاہے گا کوئی بعض چاہیں گے فلاں بزرگ کو مقدم کیا جائے اور بعض چاہیں گے فلاں بزرگ کو مقدم کیا جائے۔ وَلَيْسَ فِي خُسُوفِ الْقَمَرِ جَمَاعَةٌ، اور خسوفِ قمر یعنی چاند گرہن کے اندر کوئی جماعت نہیں ہے یعنی مسنون نہیں ہے، لِتَعَذُّرِ الِاجْتِمَاعِ فِي اللَّيْلِ، کیونکہ چاند گرہن تو رات کو لگے گا تو رات کے وقت لوگوں کا جمع ہونا مشکل ہے۔ یہ معنی ہے: لِتَعَذُّرِ الِاجْتِمَاعِ فِي اللَّيْلِ، رات کے وقت لوگوں کے اکٹھا ہونا مشکل ہونے کی وجہ سے، أَوْ لِخَوْفِ الْفِتْنَةِ، یا فتنے کا خوف ہونے کی وجہ سے کیونکہ رات کا وقت ہے اتنے لوگ اکٹھے ہوں گے تو کہیں ایسا نہ ہو کوئی فتنہ وغیرہ نہ شروع ہو جائے بھئی۔ وَإِنَّمَا يُصَلِّي كُلُّ وَاحِدٍ بِنَفْسِهِ، اور ہر ایک جو ہے وہ خود اکیلا پڑھے گا چاند گرہن میں بھئی۔ بھئی اس کی کیا دلیل ہے؟ کہتے ہیں: لِقَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْ هَذِهِ الْأَهْوَالِ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، کیونکہ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں جب تم ان چیزوں میں سے، إِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا، جب تم دیکھو کوئی چیز مِنْ هَذِهِ الْأَهْوَالِ، ان ہولناک چیزوں میں سے، فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، تو پناہ پکڑو نماز کی طرف، سہارا لو کس کا؟ تو پھر نماز کا سہارا لو۔ تو لہٰذا اس میں کوئی جماعت وغیرہ نہیں ہے خسوفِ قمر میں، ہر شخص جو ہے وہ اپنی اپنی نماز ادا کرے، اور مسجد میں حاضر ہونا بھی مسنون نہیں ہے، اپنے اپنے گھر پر ہی پڑھے بھئی۔ وَلَيْسَ فِي الْكُسُوفِ خُطْبَةٌ، اور کسوف کے اندر یعنی سورج گرہن کے اندر خطبہ نہیں ہے۔ بھئی کیوں خطبہ اس میں کیوں نہیں ہے؟ جماعت جمع ہوئی ہے، لوگ اکٹھے ہوئے ہیں، جماعت ہو رہی ہے؟ کہتے ہیں: لِأَنَّهُ لَمْ يُنْقَلْ، کیونکہ یہ منقول نہیں ہے بھئی، حضور علیہ السلام سے منقول نہیں ہے کہ آپ نے خطبہ دیا ہو بھئی۔ جی چلیے، بس بھئی، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
169 approved lectures · 83 of 169