Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

أصول الشاشي · dars-002

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Mrs Abdullah Bin Masood
📍 Location BAHAWALPUR, Pakistan
📅 Approved Date 20 Sep 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 107
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
احوالِ مصنف۔ علماء فرماتے ہیں کہ اس بات کا یقینی طور پر علم نہیں ہے کہ اصول الشاشی کے مصنف کون ہیں۔ لیکن بہرحال اس کے مصنف جو کوئی بھی ہوں، اس کتاب کو اللہ نے بے انتہا مقبولیت نصیب فرمائی ہے جو مصنف کے عند اللہ مقبول ہونے کی بڑی علامت ہے۔ سینکڑوں سالوں سے علماء اس کتاب کی درس و تدریس میں مشغول ہیں۔ الگ سطر مولانا! ملا چلپی رحمہ اللہ (چ ، ل ، پ اور ی مولانا، چلپی) ملا چلپی رحمہ اللہ نے اس کتاب کا نام "الخمسین" لکھا ہے۔ اور اس کی وجہ بعض علماء یہ ذکر فرماتے ہیں کہ مصنف رحمہ اللہ نے یہ کتاب صرف 50 روز میں لکھی۔ اور بعض علماء یہ وجہ ذکر فرماتے ہیں کہ یہ کتاب مصنف رحمہ اللہ نے اس وقت تصنیف کی جب ان کی عمر 50 سال تھی۔ اس لیے اس کا نام "الخمسین" رکھا۔ لیکن پھر یہ "اصول الشاشی" کے نام سے مشہور ہوئی۔ بعض علماء نے کتاب کے مصنف کا نام نظام الدین شاشی لکھا ہے۔ اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس کتاب کے مصنف کا نام ابو یعقوب اسحاق بن ابراہیم الخراسانی الشاشی لکھا ہے۔ سنِ وفات ہے 325 ہجری۔ آپ خراسان کے علاقے یا خراسان کے گاؤں شاش کے رہنے والے تھے اور بعد میں مصر منتقل ہوئے۔ پہلے زمانے میں سمرقند و بخارا، افغانستان و ایران کا سارا علاقہ خراسان کہلاتا تھا۔ چلیے بس مولانا، هذا هو المرام والله أعلم بحقيقة الكلام۔
123 approved lectures · 2 of 123