و اما للاخوات لاب و ام فاحوال خمس النصف للواحده و الثلثان للثنتين فصاعدا و مع الاخ لاب و ام للذكر مثل حظ الانثيين.
اچھا بھئی! آج ہم حقیقی بہنوں اور علاتی بہنوں کے احوال پڑھیں گے بھئی۔ یاد رکھیے حقیقی بہن کے پانچ احوال ہیں بھئی۔ پانچ احوال یہ لکھ لیجیے پہلے۔ پانچ احوال! نمبر ایک ہے نصف۔ نمبر ایک ہے نصف یعنی آدھا۔ نمبر دو ثلثان۔ نمبر دو ثلثان۔ نمبر تین عصبہ بالغیر۔ عصبہ بالغیر۔ نمبر چار عصبہ مع الغیر۔ عصبہ مع الغیر۔ اور پانچویں حالت ہے محجوب۔ محجوب۔
پانچویں حالت ہے محجوب یعنی روکی گئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ روکی گئی ہے یعنی وارث ہونے سے روک دی گئی ہے اس کو کچھ حصہ نہیں ملے گا بھئی اس کے دیکھئیے بھئی، و اما پانچ حالتیں لکھیں بھئی؟ و اما للاخوات لاب و ام اور باقی جو حقیقی بہنیں ہیں (یعنی ماں باپ شریک بہنیں یعنی حقیقی بہنیں جو ہیں) فاحوال خمس ان کے پانچ احوال ہیں۔ النصف للواحده نصف کس کے لیے ہے؟ ایک۔ بھئی دیکھیے سب سے پہلے قریبی رشتہ داروں کو دیکھ لینا اس کے بعد ان حقیقی بہنوں تک ہم پہنچیں گے جو اس سے قریبی ہیں پہلے ان کو دیکھیں گے بھئی۔
تو یاد رکھیے جب حقیقی بہن اکیلی ہے تو اس کو نصف ملے گا لیکن شرط یہ ہے کہ میت کا باپ بھی زندہ نہ ہو، دادا بھی زندہ نہ ہو، بیٹا یا بیٹی، بیٹا، پوتا، پڑپوتا وغیرہ نیچے تک ان میں سے بھی کوئی نہ ہو اور بیٹیاں بھی نہ ہوں اور حقیقی بھئی بھی نہ ہو۔ حقیقی بہن کے احوال پڑھ رہے ہیں نا؟ نصف تبھی ملے گا جب ساتھ کوئی بھئی نہ ہو، اگر بھئی ساتھ ہوا تو وہ عصبہ بنائے گا وہ صورت آگے آئے گی بھئی، آگے آئے گی۔
تو حقیقی بہن اکیلی ہو، باپ بھی نہ ہو میت کا، دادا بھی نہ ہو، بیٹا، پوتا، پڑپوتا وغیرہ بھی نہ ہو اور بیٹیاں بھی نہ ہوں میت کی اور ان یہ جو حقیقی بہن ہے میت کی، اس کے ساتھ کوئی بھئی بھی نہ ہو، تو پھر اس کو کتنا ملے گا؟ نصف۔ اور اسی حالت میں یعنی یہ جن کا ہم نے ذکر کیا کہ نہ ہوں، یہ سب نہ ہوں اور حقیقی بہنیں دو یا زیادہ ہیں، تو پھر ان کو ثلثان ملے گا بھئی۔ کتنا ملے گا؟ ثلثان۔ یہی بات کر رہے ہیں و ثلثان للثنتين فصاعدا اور ثلثان ہوگا دو کے لیے یا زیادہ کے لیے۔ و مع الاخ لاب و ام جی، اگر ان کے ساتھ ان کا بھئی آ گیا اسی حالت میں بھئی! جب کہ وہ عدمی شرطیں اسی طرح ہوں، باپ دادا نہ ہوں، بیٹا، بیٹا پوتا پڑپوتا وغیرہ نہ ہوں، تو اب حقیقی بہن کے ساتھ کون آ گیا؟ حقیقی بھئی آیا۔ تو وہ اس صورت میں ان کو عصبہ بنا دے گا اور اسے کہتے ہیں عصبہ بالغیر بھئی۔ کیا کہتے ہیں؟ عصبہ بالغیر۔ غیر کے ساتھ مل کر یہ عصبہ بن گئیں تو وہ پھر مال جتنا باقی ہوگا، وہ ان کے درمیان تقسیم ہوگا للذكر مثل حظ الانثيين کے طریقے پر بھئی۔ للذكر مثل حظ بھئی کو بہن سے دگنا حصہ ملے گا بھئی۔
کہتے ہیں و مع الاخ لاب و ام اور حقیقی بھئی کے ساتھ للذكر مثل حظ الانثيين مذکر کے لیے جو ہے دو مونث کے حصوں کے مثل ہوگا۔ خود بتلا آگے تفصیل اسی کی کر رہے ہیں يصيرنہ به عصبة وہ اس کے ساتھ کیا بن جائیں گی؟ عصبہ بن جائیں گی لاستوائهم فی القرابة الی المیت بوجہ ان کے برابر ہونے کے رشتہ داری میں میت کی طرف کیونکہ میت کی طرف رشتہ داری میں برابر ہیں تو یہ حقیقی بھئی ہے وہ حقیقی بہن ہے تو یہ حقیقی بھئی ہے بھئی۔ و لہن الباقی مع البنات او بنات الابن اور ان کے لیے باقی کا مال ہوگا اخوات کے لیے جو بہنیں ہیں ان کے لیے باقی کا مال ہوگا مع البنات او بنات الابن کس کے ساتھ؟ میت کی بیٹیاں ہوں یا پوتیاں ہوں بھئی۔ تو پھر اس صورت میں یرحمک اللہ! تو میت کی بیٹیاں آئیں تو وہ ان ان کے بیٹیاں یا پوتیاں یا پڑپوتیاں تو ان کے ساتھ یہ عصبہ بن جائیں گی یعنی ان سے جو باقی مال بچے گا وہ یہ لے جائیں گی بھئی، عدمی شرطیں اسی طرح ہیں بھئی۔ باپ بھی نہ ہو میت کا، دادا بھی نہ ہو، اور بیٹا پوتا پڑپوتا وغیرہ بھی نہ ہوں اور حقیقی بھئی بھی نہیں ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اور بیٹی یا پوتی بیٹی یا پوتی آ گئی ساتھ۔
اب اگر بیٹی ایک ہے تو کتنا دیں گے؟ نصف۔ تو یہ باقی کون لے جائے گی؟ حقیقی بہن۔ حقیقی بہن عصبہ بن گئی بھئی، وہ باقی آدھا وہ لے جائے گی۔ اگر دو بیٹیاں ہیں پھر؟ تو بیٹیوں کو کتنا ملے گا؟ ثلثان۔ اور پھر ایک ثلث رہ گیا، وہ کون لے جائے گی؟ حقیقی بہن ایک ہو یا زیادہ ہو، وہ باقی لے جائیں گی۔ تو یہ عاص- اس کو عصبہ مع الغیر کہیں گے۔ کیا کہیں گے؟ عصبہ مع الغیر۔ فرق تو یہ ہے عصبہ بالغیر میں وہ غیر بھی ساتھ عصبہ ہوتا ہے، عصبہ مع الغیر میں یہ غیر عصبہ نہیں ہے یہ اس کے ساتھ آنے کی وجہ سے کیا بن گئیں؟ عصبہ بن گئیں۔
صورت سمجھ میں آرہی ہے؟ بھئی عصبہ بالغیر بھئی ساتھ آیا تھا تو وہ بھی کیا تھا؟ عصبہ۔ وہ بھی عصبہ تھا اس نے اس کو بھی کیا بنا دیا؟ عصبہ۔ اور یہاں صرف بیٹی یا پوتی ہے، وہ تو عصبہ نہیں ہے لیکن ان کے ساتھ یہ آئی اس لیے یہ کیا بن گئی؟ عصبہ تو اس لیے اس کو عصبہ مع الغیر کہیں گے۔ وہ تھا عصبہ بالغیر اور یہ ہے عصبہ مع الغیر بھئی۔
و لہن الباقی مع البنات او بنات الابن اور ان کے لیے (یعنی حقیقی بہنوں کے لیے) باقی ہوگا جب یہ کس کے ساتھ ہوں؟ میت کی بیٹیوں کے ساتھ یا پوتیوں کے ساتھ۔ لقوله علیہ السلام حضور علیہ السلام کے اس قول کی وجہ سے اجعلوا الاخوات مع البنات عصبة بناؤ تم لوگ بہنوں کو بیٹیوں کے ساتھ عصبہ۔ بہنوں کو بیٹیوں کے ساتھ کیا بنا دو؟ عصبہ بنا دو بھئی۔ کتنی صورتیں ہو گئیں بھئی؟ چار۔ چار صورتیں ہوئیں بھئی۔ اکیلی ہو تو کتنا ملے گا؟ نصف۔ دو یا زیادہ ہوں تو ثلثان۔ اور ساتھ بھئی آ جائے تو عصبہ بالغیر۔ اور اگر میت کی بیٹیاں یا پوتیاں ساتھ آ جائیں تو عصبہ مع الغیر۔ چار صورتیں یہاں ذکر کیں اور پانچویں صورت آگے اخوات لاب کے احوال میں اکٹھی دونوں کے لیے ذکر کر دیں گے۔ حقیقی بہن اور علاتی بہن دونوں کا حکم ایک ہی ہے وہ کہ باپ یا دادا یا بیٹا پوتا وغیرہ آ جائیں تو پھر یہ ساقط ہو جاتی ہیں وہ ان کے لیے حاجب بن جاتا ہے رکاوٹ بن جاتا ہے۔ تو پھر اس صورت میں تو یہ پانچویں یہ صورت ہے بھئی جس میں یہ محجوب ہوں گی، روکی گئی ہوں گی بھئی حصے سے ان کو کچھ بھی نہیں ملے گا جب کون کون آ جائے؟ میت کا باپ یا دادا زندہ ہو یا بیٹا یا بیٹا، پوتا، پڑپوتا وغیرہ ان میں سے کوئی زندہ ہو تو پھر اس صورت میں حقیقی بہنوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا یہ وہ پانچویں حالت ہے جو میں نے آپ کو لکھوائی کہ محجوب ہو جائیں گی بھئی روکی گئی ہیں اپنے حصے سے مال سے، مال وراثت سے۔
آگے دیکھیے بھئی! و الاخوات لاب کالاخوات لاب و ام اخوات لاب بھئی باپ شریک بہنیں۔ باپ شریک بہنیں۔ کیا صورت بنائیں؟ باپ شریک بھئی۔ مرنے والے کے باپ نے دوشادیاں کی تھیں اور اس کی دوسری بیوی سے جو اولاد ہے وہ اس مرنے والے کے لیے باپ شریک بھئی بہن ہو گئے بھئی۔ صورت سمجھ میں آرہی ہے؟ تو اب حقیقی بہن بھائیوں میں سے تو کوئی نہیں ہے تو علاتی بہنوں کی طرف ہم جائیں گے بھئی، علاتی بہنوں کی طرف جی ان کی تفصیل آ گئی ہے۔
و الاخوات لاب اور علاتی بہنیں جو ہیں کالاخوات لاب و ام وہ بھی کس کی طرح ہیں؟ حقیقی بہنوں کی طرح ہیں۔ و لہن احوال سبع اور ان کے کتنے احوال ہیں؟ سات احوال ہیں۔ تو حقیقی علاتی بہنوں کے سات احوال ہیں بھئی۔ نمبر ایک: نصف۔ نصف یعنی آدھا۔ نمبر دو: ثلثان۔ ثلثان۔ نمبر تین: سدس۔ سدس یعنی چھٹا حصہ۔ نمبر چار: محجوب بالاناث۔ مونث کی وجہ سے محجوب ہوں گی۔ محجوب بالاناث۔ آخر میں سا ہے سا۔ محجوب بالاناث۔ پانچویں حالت: عصبہ بالغیر۔ پانچویں حالت: عصبہ بالغیر۔
چھٹی حالت عصبہ مع الغیر، عصبہ مع الغیر اور ساتویں حالت محجوب بالذکور۔
محجوب بالذکور، ذال کے ساتھ ہے بھئی۔ تو یہ سات حالتیں ہیں بھئی؛ نصف، ثلثان، سدس، محجوب بالاناث، عصبہ بالغیر، عصبہ مع الغیر اور محجوب بالذکور بھئی۔
والاخوات لابی اور علاتی بہنے جو ہیں، کالاخوات لابی و ام، وہ بھی کس کی طرح ہیں؟ حقیقی بہنوں کی طرح ہیں۔
ولہن احوال سبعون اور ان کے کتنے احوال ہیں؟ سات احوال ہیں۔
ان نصف للواحدۃ اکیلی ایک ہو تو اسے نصف ملے گا۔ شرطیں وہی رکھیں بھئی؛ کیا کیا شرطیں؟ باپ نہ ہو، دادا نہ ہو، بیٹا، پوتا، پڑپوتا ان میں سے بھی کوئی نہ ہو اور بیٹیوں میں سے بھی کوئی نہ ہو اور میت کی حقیقی بہن بھی نہ ہو۔ حقیقی بھئی بھی نہ ہو کیونکہ علاتی ان کا درجہ ان کے بعد ہے بھئی۔ تو حقیقی بہن بھی نہ ہو اور حقیقی بھئی بھی نہ ہو تو اب یہ اکیلی ہے، اس کو کتنا ملے گا؟ نصف ملے گا۔
تو حقیقی بہن بھی نہ ہو تو اب اکیلی ایک علاتی بہن ہے بس بھئی۔ تو اب اس کو کتنا دے دیں گے؟ نصف دے دیں گے۔ تو کہہ رہے ہیں النصف للواحدۃ آدھا مال ہوگا اکیلی کے لیے۔
والثلثان للإنتين فصاعدا اور اسی حالت میں دو ثلث دیں گے جب کہ وہ دو یا دو سے زیادہ ہوں۔ وہ کہتے ہیں والثلثان للإنتين فصاعدا دو یا دو سے زیادہ کے لیے عند عدم الاخوات لابی و ام جب کہ نہ ہوں حقیقی بہنیں، حقیقی بہنیں نہ ہوں بھئی ورنہ وہ مقدم ہیں ان کو ثلثان مل جانا تھا بھئی۔ یرحمک اللہ۔
ولہن الثلث مع الاخت لابی و ام تکملۃ للثلثين اور ان کے لیے یعنی علاتی بہنوں کے لیے سدس یعنی چھٹا حصہ ہوگا مع الاخت لابی و ام کس کے ساتھ؟ جب ایک حقیقی بہن آ گئی تکملۃ للثلثين کس لیے تاکہ دو ثلث پورے ہو جائیں۔ بھئی ایک حقیقی بہن آئی اور ایک حقیقی بہن کو کتنا ملتا تھا؟ نصف ملتا تھا تو اب اس علاتی بہن کو کیا مل جائے گا؟ سدس ملے گا چاہے ایک ہوں یا زیادہ تاکہ دو ثلث پورے ہو جائیں۔
ولا يرثن مع الاختين لابی و ام اور یہ وارث نہیں ہوں گی جب کہ دو حقیقی بہنیں ہو جائیں ساتھ۔ علاتی بہن کے ساتھ کیا آ گئیں؟ دو حقیقی بہنیں تو ان حقیقی بہنوں کو ہم کتنا دیں گے؟ دو ثلث۔ اور بطور فرض کے دو ثلث سے زیادہ تو بنات اور اخوات کو نہیں دینا، تو لہذا یہاں پر وہ دو ثلث پورے ہو چکے اب ان علاتی بہنوں کو کچھ نہیں ملے گا تو کچھ نہیں ملے گا بھئی۔
ولا يرثن مع الاختين لابی و ام اور یہ وارث نہیں ہوں گی دو حقیقی بہنوں کے ساتھ، دو یا زیادہ حقیقی بہنیں آ گئیں تو پھر انہیں کچھ نہیں ملے گا کیونکہ ثلثان تو انہی کو مل جائے گا بھئی۔ تو یہ ہے وہ چوتھی حالت محجوب بالاناث یہ محجوب ہوئیں روکی گئی ہیں کس کی وجہ سے؟ مؤنث کی وجہ سے جو دو بیٹیاں آ گئیں بھئی، دو بہنیں آ گئیں حقیقی بھئی۔
إلا أن يكون معهن أخ لابی مگر یہ کہ ان علاتی بہنوں کے ساتھ کیا آ جائے؟ کوئی علاتی بھئی آ جائے فیعصبہن تو پھر وہ ان کو کیا بنا دے گا؟ عصبہ بنا دے گا والباقی بینہم للذكر مثل حظ الأنثيين اور باقی کا مال ان کے درمیان للذكر مثل حظ الأنثيين کے طریقے پر تقسیم ہوگا۔ یہ وہ پانچویں حالت آ گئی عصبہ بالغیر والی بھئی، عصبہ بالغیر۔
تو دو بہت تو میت کی دو حقیقی بہنیں تھیں بھئی ان کو کتنا دے دیں گے؟ ثلثان اور اکیلی ان کے ساتھ علاتی بہن تھی پھر اسے کچھ نہیں ملے گا دو ثلث پورے ہو چکے۔ لیکن علاتی بہن کے ساتھ کوئی علاتی بھئی بھی آ گیا تو اب وہ ان کو کیا بنا دے گا؟ عصبہ اور یہ ہوا عصبہ بالغیر وہ غیر ان کے ساتھ عصبہ بن رہا ہے تو اب تقسیم جو باقی کا مال ایک تہائی مال یعنی جو ثلث بچ گیا ہے وہ ان بھئی بہنوں میں تقسیم ہوگا کہ بھئی کو بہنوں سے دگنا حصہ دیا جائے گا، صورت سب کو سمجھ میں ارہی ہے؟
والسادسۃ اور چھٹی حالت کہ یہ یصرن عصبۃ مع البنات یہ کیا ہو جائیں گی؟ عصبہ بن جائیں گی مع البنات او بنات الابن، لڑکیوں کے ساتھ یا پوتیوں کے ساتھ لما ذکرنا اس وجہ سے جو ہم نے ذکر کی بھئی۔
بھाई वो حدیث آئی تھی إجعلو الأخوات مع البنات عصبۃ کہ بہنوں کو بیٹیوں کے ساتھ کیا بنا دو؟ عصبہ تو وہاں اخوات مطلقہ آیا وہ علاتی بھی اس میں آگئیں بھئی، حقیقی بھی آگئیں۔
تو یہ ان کے ساتھ کیا بن جائیں گی؟ بیٹیوں اور پوتیوں کے ساتھ ہی کیا بن جائیں گی؟ عصبہ اور اسے کیا کہیں گے؟ عصبہ مع الغیر، ایک بیٹی ہوئی یا صرف ایک پوتی ہوئی تو اس کو مل جائے گا نصف اور باقی کا نصف اس کو مل جائے گا بھئی۔ سارا عصبہ بن گئی نا سارا مال لے جائے گی سمجھ میں آیا ذوی الفروض میں سے نہیں بطور ذوی الفروض کے دو ثلث سے زیادہ نہیں دیں گے ہم بھئی تو یہ عصبہ بن رہی ہے باقی کا مال لے گئی۔
اور اگر دو بیٹیاں یا دو پوتیاں ہوئیں تو ان کو کتنا دیں گے؟ ثلثان اور اس علاتی بہن کو باقی کا مال ایک ثلث دے دیں گے۔ تو یہ ہوا عصبہ مع الغیر بھئی۔
وبنوا الأعیان والعلاتی اور حقیقی بھئی، بھئی بنو الاعیان ذکر بیٹے کا ہے بنون جمع ہے ابن کی بھئی تو یہ ذکر تو بیٹے کا لیکن مراد بھئی بہن سب ہیں بھئی۔ وبنوا الأعیان والعلاتی یعنی حقیقی بھئی بہن اور علاتی بھئی بہن حقیقی بھئی بہن اور علاتی بھئی بہن کلہم یسقطون بالابن وابن الابن سب کے سب ساقط ہو جائیں گے بیٹے کی وجہ سے اور پوتے کی وجہ سے وان سفلا اگرچہ نیچے تک ہو پڑپوتا وغیرہ ہو۔
وبالاب بالاتفاق اور باپ کی وجہ سے بھی بالاتفاق ساقط ہوں گے وبالجد عند أبي حنيفۃ رحمۃ اللہ تعالی رحمۃ واسعۃ اور دادا کی وجہ سے بھی یہ ساقط ہوں گے کون کون؟ حقیقی بھئی بہن اور علاتی بھئی بہن یہ صرف امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک ہے امام صاحب کے نزدیک اور نیچے بن السطور انہوں نے لکھا ہے وعلیہ الفتوى اسی پر فتویٰ ہے بھئی۔
ويسقط بنو العلاتی ایضا بالاخ لابی و ام اور اسی طرح یہ جو حقی- یہ علاتی بھئی بہن ہیں، یہ ساقط ہو جائیں گے بالاخ لابی و ام کس کی وجہ سے؟ اخ لابی و ام حقیقی بھئی بھئی، حقیقی بھئی کی وجہ سے بھی علاتی بھئی بہن ساقط ہو جائیں گے ان کو کچھ نہیں ملے گا۔
تو یہ کون سی یہ بیٹے کی وجہ سے بھی یہ سارے ساقط پوتے پڑپوتے کی وجہ سے بھی ساقط باپ کی وجہ سے بھی ساقط اور دادا کی وجہ سے بھی امام صاحب کے نزدیک ساقط اور اسی طرح حقیقی بھئی کی وجہ سے بھی ساقط تو یہ صورت وہ ہو گئی محجوب بالذکور والی بھئی، محجوب بالذکور مذکر کی وجہ سے یہ محجوب ہو گئے یہ جو مذکر بیٹا پوتا وغیرہ باپ دادا حقیقی بھئی آئے ان کی وجہ سے یہ روکے گئے ہیں بھئی ان کو حصہ نہیں ملے گا ورثہ میں سے۔
وبالاخت لابی و ام اور اسی طرح یہ ساقط ہوں گے کس کی وجہ سے؟ حقیقی بہن کی وجہ سے بھی إذا صارت عصبۃ جب وہ کیا بن جائے؟ عصبہ بن جائے۔ حقیقی بہن کی ابھی آپ نے کتنی حالتیں پڑھیں؟ پانچ حالتیں پڑھیں ان میں ایک حالت کیا تھی؟ عصبہ بالغیر۔ ایک حالت کیا تھی؟ عصبہ مع الغیر تو یہ عصبہ مع الغیر کا ذکر ہو رہا ہے۔
عصبہ مع الغیر کا ذکر ہو رہا ہے۔
جب وہ عصبہ مع الغیر بن جاوے وہ عصبہ مع الغیر کب بنتی تھی حقیقی؟ جب اس کے ساتھ کوئی بیٹی آگئی میت کی یا پوتی آگئی ایک ہو یا زیادہ تو ان کو اگر ایک بیٹی تھی تو نصف اس کو دے دیتے تھے اور نصف کس کو؟ حقیقی بہن کو کیونکہ وہ کیا بن گئی عصبہ مع الغیر جب نصف کو دے دیا سارا مال یہ لے گئی تو علاتی بہن کیا ہو جائے گی؟ ساقط ہو جائے گی۔ صورت سمجھ میں آگئی؟ اسی طرح اگر بیٹیاں دو یا پوتیاں دو آ گئیں تو ان کو کتنا دے دیں گے؟ ثلثان اور حقیقی بہن اس کو وہ عصبہ مع الغیر ہے اس کو باقی مال وہ لے جائے گی اور علاتی بہن کیا ہو جائے گی؟ ساقط ہو جائے گی صورت سمجھ میں آگئی؟
یہ معنی ہے اور ساقط ہو جائیں گی بالاخت لابی و ام حقیقی بہن کے ساتھ إذا صارت عصبۃ جب وہ کیا بن جائے؟ عصبہ بن جائے تو یہ وہی صورت ہے جس کو آپ نے محجوب بالاناث سے پڑھا بھئی۔ محجوب بالاناث مؤنث کی وجہ سے محروم اگر حقیقی بھئی کی بات نہیں ہو رہی، حقیقی بھئی آیا اس کا تو پہلے ہی ذکر آگیا بالاخ لابی و ام حقیقی بھئی تو فورا کیا کر دے گا ان کو؟ ساقط کر دے گا تو وہ صورت ادھر آگئی اور وہاں عصبہ مع الغیر والی صورت یہاں آگئی بھئی۔ بات سب کو اچھی طرح سمجھ میں آگئی بھئی؟ جی چلیے بس واللہ اعلم بحقیقۃ الکلام