Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مرقاة · dars-002

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Wasim Babar
📍 Location Bahawalpur, Pakistan
📅 Approved Date 29 Sep 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 56
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
LESSONS NO. 2 آگے لکھیے بھئی! آج کل علم منطق سے بے رغبتی کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ بہت سے اساتذہ بھی اسے ناپسند کرتے ہیں۔ حالانکہ منطق سیکھے بغیر استعداد کمزور اور صلاحیت ناقص رہتی ہے۔ چنانچہ یہ اسی بے رغبتی کا نتیجہ ہے کہ آج درس نظامی کی تمام کتابیں مشکل معلوم ہونے لگی ہیں۔ ان کتابوں کو آسان بنانے کا سیدھا سادھا طریقہ یہی ہے کہ منطق کو اچھی طرح سیکھ لیا جائے کیونکہ درس نظامی کی اکثر کتابوں میں قدم قدم پر منطقی اصطلاحات کو ذکر کیا گیا ہے۔ لہٰذا منطق سیکھ لینے سے کوئی بھی کتاب مشکل نہ رہے گی۔ آگے الگ سطر میں لکھیے۔ یاد رکھیے لکھتے وقت ہمیشہ صفحے کے دونوں طرف تھوڑی تھوڑی جگہ، آدھا پونا انچ، ضرور جگہ چھوڑنی چاہیے، بالکل آخری کنارے تک نہ لکھیں بھئی! اسی طرح جب بھی کوئی تحریر لکھیں تو اس کے پیرے بنا لیں بھئی، کچھ چند سطروں کے بعد، جہاں ذرا بات مختلف آ رہی ہے تو پھر نئی سطر سے شروع کیا کریں، جب بھی کوئی پرچہ حل کریں یا مضمون لکھیں۔ اس سے تحریر خوش نما معلوم ہوتی ہے بھئی اور بات کا سمجھنا اور آسان ہو جاتا ہے اور یاد کرنا بھی۔ الگ سطر لکھیے بھئی! یہ منطق نہ سیکھنے کا ہی اثر ہے کہ کتابوں کو مشکل قرار دے کر کبھی ایک کتاب کو درس نظامی سے نکالا جا رہا ہے تو کبھی دوسری کتاب کو۔ پھر الگ سطر لکھیے۔ اب بھی اگر علم منطق کی طرف بقدر ضرورت توجہ نہ کی گئی تو درس نظامی کا سارا ڈھانچہ خراب ہو جائے گا بلکہ ہم اپنے اسلاف اور بزرگوں کے علم کے ایک بڑے حصے کو سمجھنے کے قابل ہی نہ رہیں گے کیونکہ ہمارے بزرگوں کی اکثر کتابیں منطقی اصطلاحات سے بھری ہوئی ہیں، چاہے وہ کوئی تفسیر ہو یا حدیث کی شرح، بلاغت کی کوئی کتاب ہو یا نحو کی۔ اگر ہم منطق نہیں سیکھیں گے تو بزرگوں کے علوم کے بہت بڑے حصے سے ہم فائدہ ہی نہ اٹھا سکیں گے۔ چلیے بس کرتے ہیں، بس بھئی! هذا هو المرام والله أعلم بحقيقة الكلام۔
108 approved lectures · 2 of 108