مولانا گزشتہ سبق میں اسنادِ خبری کے احوال ہم نے شروع کیے تھے بھئی۔ ماتن نے آپ کو بتلایا تھا کہ وہ شخص جو خبر دینے کا ارادہ کرے وہ یا تو مخاطب کو فائدہ دے گا حکم کا یا اپنے عالم ہونے کا بھئی۔ میں نے آپ کے سامنے کہا مَاتَ زَيْدٌ، تو یا تو اس سے میرا ارادہ یہ ہو گا کہ آپ کو کس چیز کا فائدہ پہنچاؤں؟ حکم کا، یعنی موتِ زید کے بارے میں آپ کو بتلا دوں، یا کس چیز کا فائدہ دے گا مولانا؟ اپنے عالم ہونے کا، یعنی جب میں نے خبر دی ہے تو آپ کو پتہ چل گیا کہ اس خبر دینے والے کو موتِ زید کا پتہ ہے، یہ موتِ زید پر عالم ہے، اس کو جاننے والا ہے۔ تو اول کو کہتے ہیں فائدۃ الخبر، اور ثانی کو کیا کہتے ہیں؟ لازمِ فائدۃ الخبر، اس لیے کہ یہ لازم ہے فائدۃ الخبر کے ساتھ۔ جب بھی آپ کو فائدۃ الخبر حاصل ہو گا ساتھ ہی لازمِ فائدۃ الخبر بھی حاصل ہو گا بھئی، یعنی جب بھی آپ کو حکم کا فائدہ ہو گا ساتھ ہی آپ کو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ بتلانے والے کو بھی اس بات کا پتہ ہے اور وہ جانتا ہے اسی لیے تو مجھے بتلا رہا ہے بھئی۔
چنانچہ بتلایا تھا آپ کو تعریف کی تھی اسنادِ خبری کی کہ وہ ملانا ہے ایک کلمے کا یا قائم مقامِ کلمہ کا دوسرے کے ساتھ بھئی۔ کلمہ جیسے میں کہتا ہوں ایک کلمہ ہے زَيْدٌ اس کے ساتھ میں نے کس کو ملایا؟ قَائِمٌ کو بھئی۔ تو قَائِمٌ ایک کلمہ ہے اس کو میں نے زید کے ساتھ ملایا بھئی، تو اسناد آ گیا، کیا آ گیا؟ اسناد، زَيْدٌ قَائِمٌ۔ یا مولانا کبھی ایک کلمہ نہیں ہوتا قائم مقامِ کلمہ ہوتا ہے، مثلاً صرف قَائِمٌ کو میں نہیں جوڑتا بلکہ قَائِمٌ فِي الدَّارِ اس کو میں کیا کرتا ہوں زید کے ساتھ جوڑتا ہوں۔ اب یہ ایک کلمہ تو نہیں لیکن یہ فِي الدَّارِ جب قَائِمٌ کے ساتھ مل گیا تو قَائِمٌ پہلے جیسے مفرد تھا ان کے ملنے کے بعد بھی اب کیا ہے؟ مفرد ہے، تو کلمہ تو نہیں لیکن کیا ہے؟ کَالْكَلِمَةِ ہے، کلمے کی طرح ہے اس کے قائم مقام ہے۔ تو وہ ملانا ہے ایک کلمے کو دوسرے کلمے کے ساتھ اس حیثیت سے کہ مخاطب کو فائدہ دے کہ ایک کا مفہوم ثابت ہے دوسرے کے لیے، جیسے میں نے کہا زَيْدٌ قَائِمٌ، قَائِمٌ کو میں نے جوڑ دیا زید کے ساتھ، اس نے اس بات کا فائدہ دیا آپ کو کہ یہ قیام ثابت ہے کس کے لیے؟ زید کے لیے، أَوْ مَنْفِيٌّ عَنْهُ یا منفی ہے اس سے، مثلاً میں کہتا ہوں مَا زَيْدٌ بِقَائِمٍ، زید کھڑا نہیں، تو معلوم ہوا قیام کی نفی ہے کس سے؟ زید سے۔
پھر علامہ تفتازانی نے بتلایا تھا کہ انشاء کے بجائے پہلے خبر کو لے کر آئے مصنف اس کی کیا وجہ ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کہ خبر بڑی عظیم الشان چیز ہے مولانا۔ يَرْحَمُكَ اللّٰهُ۔ ہماری اکثر گفتگو جو ہوتی ہے وہ کس پر مشتمل ہوتی ہے؟ خبر پر، انشاء بہت قلیل آتے ہیں مولانا۔ اور مولانا اتنی عظیم الشان ہے خبر کہ تمام اعتقادیات کا تعلق کس سے ہے؟ خبر سے۔ ہم کہتے ہیں اَللّٰهُ وَاحِدٌ یہ کیا ہے؟ خبر ہے۔ ہم کہتے ہیں قیامت قائم ہو گی یہ بھی کیا ہے مولانا؟ خبر ہے، فرشتے ہیں، آسمان ہے، جنت ہے، جہنم ہے، حساب کتاب ہو گا وغیرہ سب یہ کیا ہیں؟ خبر ہیں۔
پھر اس کے بعد اشکال ہوا تھا مولانا۔ اشکال یہ کہ کلام کے تین اجزاء ہیں: ایک مسند، ایک مسند الیہ، اور ایک کیا ہے؟ اسناد۔ تو پہلے مسند اور مسند الیہ ہوں گے تو درمیان میں اسناد آئے گا مولانا۔ زید اور قائم یہ دو چیزیں ہوں گی تو درمیان میں ان کے کیا ہو گا؟ اسناد۔ اگر یہ دو چیزیں ہی نہیں ہیں تو پھر اسناد بھی نہیں۔ تو معلوم ہوا زید یہ بھی مقدم، قَائِمٌ یہ بھی کیا ہے؟ مقدم، اور اسناد مؤخر۔ تو مسند الیہ اور مسند مقدم ہیں ذات کے اعتبار سے، لہٰذا ان کو پہلے ذکر کرنا چاہیے تھا اور اسناد کو اس کے بعد۔ تو جواب بتلایا تھا کہ مولانا یہ مسند اور مسند الیہ جو واقع ہو رہے ہیں ان کی دو حیثیتیں ہیں مولانا: ایک یہ ذات کے اعتبار سے ہیں، اور دوسرا ان کا موصوف ہونا ہے مسند اور مسند الیہ سے۔ تو کہتے ہیں ان کی ذات تو مقدم ہے، لیکن مسند الیہ ہونا اور مسند ہونے کے ساتھ جو یہ موصوف ہوتے ہیں وہ اسناد کے بعد ہوں گے، کس کے بعد؟ اسناد کے بعد۔ آپ کے پاس مثلاً لفظِ زید موجود، اس کو مسند الیہ نہیں کہہ سکتے، صرف لفظِ زید ہے، مسند الیہ کیوں نہیں کہہ سکتے؟ کیونکہ اسناد نہیں۔ آپ کے پاس صرف قَائِمٌ موجود، لیکن اس کو مسند نہیں کہہ سکتے کیونکہ اسناد نہیں۔ ہاں اب زید کو پکڑیں، قَائِمٌ کو پکڑیں، قَائِمٌ کو جوڑ دیں زید کے ساتھ، ان میں اسناد لے آئیں۔ اب جب اسناد آ گیا تو جس کا اسناد ہوا کیا وہ کیا کہلائے گا؟ مسند یعنی قَائِمٌ، اور جس کی طرف اسناد کیا یعنی زید وہ کیا کہلائے گا؟ مسند الیہ۔ تو زید اور قَائِمٌ ذات کے اعتبار سے تو مقدم ہیں لیکن وصف یعنی مسند اور مسند الیہ ہونے کے اعتبار سے اسناد سے مؤخر ہیں۔ یہ اسی طرح ہے جیسے میاں بیوی مولانا، جیسے زید اور فاطمہ ہیں ان کی ذات تو مقدم ہے مولانا، ذات کیا ہے؟ مقدم، لیکن جب تک زید اور فاطمہ کے درمیان نکاح نہیں ہوتا، عقد نہیں ہوتا ان میں سے زید میاں اور فاطمہ بیوی نہیں کہلائے گی بھئی۔ تو ذات تو ان کی مقدم ہے لیکن میاں ہونا اور بیوی ہونے کے ساتھ موصوف ہونا یہ عقد سے کیا ہے؟ مؤخر ہے۔ عقد آئے گا تو ایک میاں کہلائے گا اور دوسری کیا کہلائے گی؟ بیوی، عقد سے پہلے کہلا سکتے ہیں؟ نہیں، حالانکہ پہلے بھی ان کا وجود ہے، تو ذات ان کی مقدم ہے لیکن میاں اور بیوی کے ساتھ موصوف ہونا مؤخر ہے عقد سے۔
پھر مولانا انہوں نے کہا تھا لَا شَكَّ أَنَّ قَصْدَ الْمُخْبِرِ، کوئی شک نہیں کہ مخبر کا ارادہ۔ مخبر سے بتلایا تھا وہ شخص مراد نہیں ہے جو تکلم کرے جملہ خبریہ پر، جو بھی جملہ خبریہ بول دے وہ یہاں مراد نہیں ہے، بلکہ مخبر سے مراد وہ ہے جو ارادۂ اخبار کرے، جو کیا کرے؟ خبر دینے کا ارادہ کرے وہ مراد ہے، سمجھ میں آیا؟ اس لیے کیونکہ جملہ خبریہ پر جو تکلم کیا جاتا ہے وہ ہمیشہ خبر دینے کے لیے نہیں کیا جاتا۔ مثلاً میں نے آپ کو کہا مَاتَ زَيْدٌ، اس سے میں آپ کو یا تو حکم کا فائدہ دوں گا یا آپ کو اپنے عالم ہونے کا فائدہ دوں گا۔ لیکن یہ بات آپ کو پہلے سے معلوم ہے کہ زید مر چکا ہے، اور یہ بھی آپ کو پتہ ہے کہ متکلم کو بھی اس بارے میں معلوم ہے۔ میں اور آپ کھڑے تھے ایک شخص آیا اس نے آ کر ہم دونوں کو بتایا مَاتَ زَيْدٌ زید کیا ہے؟ مر چکا۔ اب دیکھو آپ کو بھی موتِ زید کا پتہ چل گیا اور مجھے بھی موتِ زید کا پتہ چل گیا۔ آپ کو بھی پتہ ہے کہ میں بھی جانتا ہوں موتِ زید کے بارے میں، اور میں بھی جانتا ہوں کہ آپ کو بھی موتِ زید کے بارے میں پتہ چل چکا۔ لیکن پھر میں آپ کے سامنے کہتا ہوں مَاتَ زَيْدٌ۔ اب یہاں نہ مولانا فائدۃ الخبر ہو سکتی ہے اور نہ لازمِ فائدۃ الخبر ہو سکتی ہے، تو پھر کیا مقصد؟ بھئی غم کا اظہار کرنا ہے، کیا ہے؟ غم کا اظہار کرنا۔ تو اب جو میں آپ کے سامنے کہہ رہا ہوں مَاتَ زَيْدٌ میرا ارادہ نہ تو فائدۃ الخبر کا ہے اور نہ لازمِ فائدۃ الخبر کا، بلکہ میرا مقصد کیا ہے؟ اظہارِ غم کرنا ہے۔ تو اسی لیے کہا یہاں مخبر سے مراد وہ ہے جس کا ارادہ خبر دینے کا ہو۔ میرا ارادہ خبر دینے کا یہاں ہو ہی نہیں سکتا مولانا کیونکہ دونوں فائدے آپ کو پہلے سے حاصل ہیں۔
پھر اس کی مثال ذکر کی تھی۔ امرأۃِ عمران حضرت مریم کی والدہ نے کیا کہا تھا کہ اگر میری اولاد ہوئی مولانا، حاملہ تھیں، اگر اولاد ہوئی تو میں اس کو کیا کروں گی؟ بیت المقدس کی خدمت کے لیے آزاد کروں گی بھئی، بیت المقدس کی خدمت کرے گا، اور اس کے لیے کس کو آزاد کیا جاتا تھا؟ مردوں کو، بیٹوں کو مولانا، نہ کہ بیٹیوں کو۔ تو انہیں امید تھی کہ اللہ مجھے کیا عطا فرمائیں گے؟ بیٹا عطا فرمائیں گے۔ لیکن جب جنم دیا دیکھا وہ تو بیٹی تھیں تو پھر کہنے لگیں: رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنْثٰى، کہ اے میرے پروردگار میں نے تو کس کو جنم دیا ہے؟ بیٹی کو۔ اب یہاں نہ فائدۃ الخبر ہو سکتا ہے اور نہ لازمِ فائدۃ الخبر، کیونکہ اللہ سب کچھ جانتے ہیں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس نے بیٹی کو جنم دیا اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس ماں کو بھی پتہ ہے کہ میں نے کس کو جنم دیا ہے بیٹی کو۔ تو پھر یہاں خبر سے مقصد کیا تھا؟ اپنے غم اور حسرت کو ظاہر کرنا تھا بھئی۔
تو ارادہ کرتا ہے مولانا مخبر اپنی خبر کے ساتھ کہ مخاطب کو فائدہ دے یا تو حکم کا فائدہ دے یا کس چیز کا فائدہ دے؟ اپنے عالم ہونے کا فائدہ دے۔ اور بتلایا تھا کہ حکم سے یہاں مراد کیا ہے؟ وقوعِ نسبت یا لا وقوعِ نسبت۔ وقوعِ نسبت جیسے میں کہتا ہوں زَيْدٌ قَائِمٌ، اور لا وقوعِ نسبت جیسے میں کہتا ہوں مَا زَيْدٌ بِقَائِمٍ۔
اس کے بعد علامہ تفتازانی نے آپ کو بتلایا تھا بھئی کہ خبر، میں نے آپ کو کہا مثلاً مَاتَ زَيْدٌ، میں نے آپ کو کس چیز کا فائدہ دیا مولانا؟ موتِ زید کے حکم کا، آپ کو پتہ چلا کہ خارج میں زید مر چکا ہے۔ خبر دینے کا کیا مقصد تھا؟ میں آپ کو یہ بتلانا چاہتا ہوں کہ واقع میں اور خارج میں زید مر چکا ہے۔ لیکن کیا میرے اس خبر دینے کے ساتھ لازم ہے کہ زید واقع میں مر چکا ہو؟ جی، ضروری نہیں، ہو سکتا ہے خبر کاذب ہو مولانا۔ تو خبر دی تو اس لیے جاتی ہے کہ بتلایا جاتا ہے واقع میں ایسا ہے، لیکن واقع میں ایسا ہونا ضروری نہیں۔ کہتے ہیں یہی مراد ہے جو بعض علماء نے کہا کہ إِنَّ الْخَبَرَ لَا يَدُلُّ عَلٰى ثُبُوتِ الْمَعْنٰى وَانْتِفَائِهِ، کہ خبر دلالت نہیں کرتی ثبوتِ معنی پر اور انتفاءِ معنی پر۔ ثبوتِ معنی کیا معنی؟ بھئی خبر تو ثبوتِ معنی پر دلالت کر رہی ہے زَيْدٌ قَائِمٌ اس نے کس چیز پر دلالت کی؟ کہ قیام کس کے لیے ثابت ہے؟ زید کے لیے۔ لیکن بعض کا یہ جو قول جن کا ذکر کر رہے ہیں وہ کہتے ہیں ثبوتِ معنی پر دلالت نہیں کرتی۔ بھئی ان کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خارج میں بھی ایسا ہونا ضروری نہیں، خارج میں بھی اس معنی کا ثبوت پایا جانا ضروری نہیں، ہو سکتا ہے زید مرا ہو ہو سکتا ہے نہ مرا ہو۔ نیز انتفاء پر بھی دلالت نہیں کر رہی۔ انتفاء پر کیسے؟ میں نے آپ کو کہا مَاتَ زَيْدٌ، تو آپ کو میں نے خبر دی کہ بھئی وہ جو زید تھا وہ کیا ہے؟ مر گیا ہے، خارج میں واقع کے اندر وہ کیا ہے مر چکا ہے، تو آپ کو خبر حاصل ہوئی۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ آپ کے ذہن میں ایک احتمال بھی فوراً آ گیا کہ ہو سکتا ہے جھوٹی خبر ہو، ہو سکتا ہے کیا ہو؟ جھوٹی ہو۔ تو احتمال آیا یا نہیں آیا مولانا؟ جی، انتفاءِ حکم کا بھی احتمال آ گیا مولانا۔ تو کہتے ہیں اس انتفاءِ حکم پر مَاتَ زَيْدٌ نے دلالت نہیں کی بھئی۔ مَاتَ زَيْدٌ نے تو صرف اس بات پر دلالت کی ہے کہ موت زید کے لیے ثابت ہے۔ موت زید کے لیے ثابت نہیں اس پر مَاتَ زَيْدٌ نے کوئی دلالت نہیں کی، یہ صرف ایک عقلی احتمال ہے جو عقل میں آیا، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ معنی ہے کہ نہ تو ثبوتِ معنی پر دلالت کرتی ہے یعنی خارج میں ایسا ہونا ضروری نہیں، اور انتفاءِ حکم پر بھی دلالت نہیں کرتی یعنی وہ جو عقلی احتمال آیا اس پر بھی یہ کلام دلالت نہیں کرتا، وہ تو صرف ایک عقلی احتمال ہے۔
اور بھئی آپ کو بتلایا، تو اول کو کہتے ہیں فائدۃ الخبر اور ثانی کو کیا کہتے ہیں مولانا؟ لازمِ فائدۃ الخبر۔ تو یہ فائدۃ الخبر ہے ملزوم اور لازمِ فائدۃ الخبر کیوں کہلاتا ہے؟ کیونکہ یہ اس کے ساتھ لازم ہے۔ تو ملزوم بغیر لازم کے نہیں آ سکتا، جب بھی ملزوم آئے گا فوراً اس کے ساتھ کیا آ جائے گا؟ لازم آ جائے گا۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ جب بھی لازم پایا جائے ساتھ اس کے ملزوم بھی پایا جائے مولانا، سمجھ میں آیا بھئی؟ ساتھ اس کے ملزوم کا ہونا ضروری نہیں۔ تو معلوم ہوا جہاں بھی فائدۃ الخبر ہو گا اس کے ساتھ فوراً کیا آ جائے گا؟ لازمِ فائدۃ الخبر، لیکن جہاں بھی لازمِ فائدۃ الخبر ہو وہاں فائدۃ الخبر کا ہونا ضروری نہیں۔ مثلاً آپ نے قرآن حفظ کر لیا مولانا، اب میں آپ کو آ کر کہتا ہوں: قَدْ حَفِظْتَ الْقُرْآنَ، تو نے کیا کر لیا قرآن کو حفظ کر لیا۔ تو کوئی آپ کو فائدہ ہوا؟ کوئی نئی بات معلوم ہوئی؟ وہ تو آپ نے ہی یاد کیا ہے آپ کو تو پتہ ہے کہ آپ نے قرآن یاد کیا ہے، لیکن آپ کو لازمِ فائدۃ الخبر حاصل ہو رہا ہے، آپ کو پتہ چل گیا کہ یہ جس نے یہ جملہ کہا اس کو بھی میرے حفظِ قرآن کا پتہ چل چکا ہے، سمجھ میں آیا؟ تو لازمِ فائدۃ الخبر تو آیا لیکن فائدۃ الخبر نہیں آیا۔
اور کہتے ہیں اس قسم کے حکم کا فائدہ، بتلا رہے ہیں بھئی اشکال کا جواب بھی دیا کہ بھئی یہ حکم، چلو فائدۃ الخبر تو وہاں نام رکھیں جب فائدہ دے بھی بھئی، فائدہ اس حکم کا ہو بھی، جب اس حکم کا فائدہ ہی نہ ہو جہاں پر وہ بات پہلے سے ہی معلوم ہے تو اس کو تو فائدۃ الخبر نہیں کہنا چاہیے یہ تو فائدہ اس سے حاصل نہیں ہو رہا۔ کہتے ہیں بھئی یہ معنی نہیں ہے کہ اس کا نام ہم نے فائدۃ الخبر رکھا ہے تو یہ بالفعل فائدہ پہنچائے، بالفعل فائدہ پہنچانا ضروری نہیں ہے جیسے ابھی مثال تھی آپ کو پہلے سے ہی پتہ ہے، بالفعل فائدہ پہنچا؟ بالفعل نہیں پہنچا لیکن نام پھر بھی کیا ہے؟ فائدۃ الخبر، یعنی اس کی شان یہ ہے کہ خبر کے ذریعے اس کی خبر دی جا سکے اور خبر سے اس کا نفع اٹھایا جا سکے، بس اس قابل ہونا چاہیے، اب دے فائدہ یا نہ دے اس سے ہماری بحث نہیں۔
پھر انہوں نے عالم ہونے کا معنی بتلایا بھئی کہ ایک تو کیا ہے فائدۃ الخبر ہے دوسرا کیا ہے؟ لازمِ فائدۃ الخبر۔ لازمِ فائدۃ الخبر کس چیز کا نام تھا؟ کہ متکلم بھی اس بات پر عالم ہے۔ کہتے ہیں بھئی ہم آپ کو دکھاتے ہیں آپ نے کہا جہاں بھی فائدۃ الخبر آئے گا وہاں پر لازمِ فائدۃ الخبر بھی آئے گا، ہم دکھاتے ہیں آپ کو فائدۃ الخبر تو آ رہا ہے لازمِ فائدۃ الخبر نہیں آ رہا۔ مثلاً آپ کو آ کر کسی نے کیا کہا کہ اس مرتبہ عید پر چھٹیاں ہو ہی نہیں رہیں، عید پر سرے سے کوئی چھٹی ہی نہیں ہو رہی۔ تو مولانا اب دیکھو وہ شخص آپ سے مثلاً جھوٹ بول رہا ہے، تو اب وہ عالم ہے کیا اس حکم پر؟ علم یعنی یقین ہے اسے اس بات کا؟ تو دیکھو یقین نہیں، وہ عالم ہی نہیں، جب عالم ہی نہیں تو اس خبر سے لازمِ فائدۃ الخبر حاصل نہیں ہوا کیونکہ وہ کاذب ہے مولانا۔ یا ایک شخص ہے وہ ایک بات آپ سے کہتا ہے اور اسے خود بھی یقین نہیں ہے، اسے تردد ہے، کیا ہے؟ تردد ہے، جب تردد ہے تو وہ عالم بالحکم نہیں۔ تو اب خبر اس نے آپ کے سامنے ذکر کی، اب خبر سے وہ حکم تو آپ کو معلوم ہوا لیکن لازمِ فائدۃ الخبر حاصل نہیں ہوا کیونکہ اسے خود تردد ہے بھئی۔ یا اس کو اسی طرح ظن ہو یا وہم ہو وہ بھی داخل نہیں۔ تو کہتے ہیں بھئی ہم نے عالم ہونے کا معنی یقین کب کیا ہے کہ آپ اس پر اعتراض وارد کریں؟ بلکہ عالم بالحکم ہونے کا یہ معنی ہے کہ حکم کی صورت ذہن میں حاصل ہو جائے، اور چاہے متکلم کو ظن ہو، چاہے وہم ہو، چاہے شک ہو، چاہے وہ جھوٹ بول رہا ہو، جو بھی صورت آپ لے لیں گے جب بھی وہ کلام کرتا ہے پہلے ذہن میں اس کا تصور کرتا ہے کہ میں نے یہ بات کرنی ہے، تو اس کی بات کی ذہن میں صورت حاصل ہوتی ہے، اور وہ صورت جو ہے اس کے حصول کا نام ہم نے کیا رکھ دیا؟ علم ہے۔ تو صورت کا ذہن میں حاصل ہونا یہ بھی ایک علم ہے، تو اس اعتبار سے ہم نے کہا، اور وہ ہر ایک کے لیے ہو گی۔
اور کہتے ہیں کبھی کبھار، تو مخاطب کو آپ یا تو فائدہ پہنچا رہے ہیں حکم کا یا اپنے عالم ہونے کا، اول کو کہتے ہیں فائدۃ الخبر، ثانی کو کیا کہتے ہیں؟ لازمِ فائدۃ الخبر۔ کہتے ہیں کبھی کبھار مخاطب کو دونوں باتوں کا پتہ ہوتا ہے پھر بھی اس کے سامنے کلام کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں بھئی یہ کبھی ایسے موقع پر ہوتا ہے جب کہ ہم مخاطب کو کس کے درجے میں اتار لیتے ہیں؟ جاہل کے، یعنی وہ ان دونوں چیزوں سے جاہل ہے نہ تو اسے فائدۃ الخبر حاصل ہے اور نہ اسے لازمِ فائدۃ الخبر حاصل ہے۔ کیوں بمنزلہ جاہل کے اتار لیتے ہیں؟ کیونکہ وہ علم کے مقتضیٰ پر عمل نہیں کر رہا، علم کا جو تقاضا تھا اس کو پورا نہیں کر رہا۔ مثلاً ایک شخص ہے اسے پتہ ہے کہ نماز واجب ہے پھر وہ نماز نہیں پڑھتا، تو اب وہ علم کے مقتضیٰ پر عمل نہیں کرتا تو ہم نے کس کے درجے میں اتار لیا؟ جاہل کے درجے میں اتار لیا اور اسے کہا ہم نے کیا کہا؟ اَلصَّلَاةُ وَاجِبَةٌ۔ اور کہتے ہیں عالم بالشے کو بمنزلہ جاہل بالشے کے اتارنا یہ تو خطابات میں اکثر اوقات ہوتا ہے مختلف اعتبارات کی وجہ سے۔ مثال کے طور پر آیت ذکر کی، اللہ نے کیا فرمایا: اور تحقیق جانتے ہیں یہ یہود البتہ جو شخص خریدتا ہے یعنی اختیار کرتا ہے جادو کو نہیں ہے اس کا آخرت میں کوئی حصہ، اور بڑا ہی برا ہے جس کے بدلے بیچا انہوں نے اپنے نفسوں کو، کاش کہ یہ لوگ جانتے ہوتے (وَلَقَدْ عَلِمُوا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ أَنْفُسَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ)۔ تو دیکھو آیت کے شروع میں آیا لَقَدْ عَلِمُوا یہ جانتے ہیں، علم کا اثبات ہے ان کے لیے، اور آخر میں کیا ہے؟ کاش وہ جانتے ہوتے یعنی علم کی نفی ہے۔ کیوں؟ ان کو جاہل کے مرتبے میں کیوں اتارا؟ اس لیے کہ اپنے علم کے مقتضیٰ پر عمل نہیں کیا انہوں نے، تو ان کو کس کے درجے میں اتار لیا؟ جاہل۔ جب ان کو پتہ ہے کہ اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے جو ایسا کرے گا تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ وہ دین کو اختیار کرتے، جادو وغیرہ سے دور رہتے، لیکن انہوں نے دین کے بجائے کس کو اختیار کیا؟ جادو کو اختیار کیا، تو لہٰذا ان کو کس کے درجے میں اتار لیا؟ جاہل کے، انہوں نے اپنے علم کے مقتضیٰ پر عمل نہیں کیا۔
بلکہ کہتے ہیں عالم بالشے کو چھوڑو، ایک چیز کا وجود ہوتا ہے اس وجود کو ہی ہم کس کے مرتبے میں اتار لیتے ہیں؟ عدم کے مرتبے میں اتار لیتے ہیں مختلف اعتباراتِ خطابیہ کی وجہ سے۔ مثال کے طور پر اللہ نے کیا فرمایا: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ، اے پیغمبر آپ نے نہیں پھینکا جب آپ نے پھینکا۔ نہیں پھینکا بھئی یہ تو عدم کے مرتبے میں اتار لیا۔ کس اعتبار سے نہیں پھینکا؟ یعنی اس پر جو نتیجہ مرتب ہوا وہ بڑا عظیم الشان ہے، عام عادت میں ایسا ہوتا نہیں ہے، تو گویا کہ آپ نے پھینکا ہی نہیں یہ تو اللہ ہی کا فعل تھا۔
تو کہتے ہیں چونکہ مخاطب کو آپ نے یا تو فائدہ پہنچانا ہے یا لازمِ فائدۃ الخبر، لہٰذا مناسب ہے کہ ترکیب میں اکتفا کیا جائے بقدرِ حاجت پر ہی لغو سے بچتے ہوئے۔ اگر خالی الذہن ہے حکم سے بھی اور تردد سے بھی تو اس کے سامنے کیا کرو؟ مؤکداتِ حکم کو نہ لے کر آؤ۔ اور اگر اس کو تردد ہے تو تاکید کا لانا بہتر ہے، اور اگر وہ منکر ہے تو تاکید کا لانا واجب ہے۔ تو انہوں نے کیا کہا؟ مخاطب اگر خالی الذہن ہے کس سے؟ حکم سے اور تردد فی الحکم سے۔ یہاں پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا تھا کہ بھئی حکم سے جب خالی ہے ذہن تو تردد فی الحکم سے بھی خالی ہوا جب حکم ہی نہیں ذہن میں تو۔ علامہ تفتازانی نے کہا نہیں بھئی بلکہ یہاں کیا مراد ہے حکم سے؟ یقین کے معنی میں ہے، یعنی وہ عالم ہو وقوعِ نسبت سے یا لا وقوعِ نسبت سے، یعنی اس کو یقین ہو وقوعِ نسبت کا یا لا وقوعِ نسبت کا۔ تو یقین کے نہ ہونے سے تردد کا نہ ہونا لازم نہیں آتا، ہو سکتا ہے یقین تو نہ ہو لیکن تردد موجود ہو کیونکہ یہ تو ایک دوسرے کی ضد ہے، جہاں یقین ہے وہاں تردد نہیں جہاں تردد ہے وہاں یقین نہیں، تو ایک کی نفی سے دوسرے کی نفی لازم نہیں آتی، اسی لیے ذکر کرنا درست ہے بھئی اس کو۔
اُسْتُغْنِيَ۔ یہ مولانا مجہول کا صیغہ ہے عَلٰى لَفْظِ الْمَبْنِيِّ لِلْمَفْعُولِ، مبنی للمفعول کے لفظ پر۔ بھئی اس کا نائب فاعل، فعلِ مجہول کے لیے نائب فاعل چاہیے، اس کا نائب فاعل کیا ہے؟ یاد رکھو وہ فعل جس کے نائب فاعل کا پتہ نہ چلتا ہو اسی کا مصدر اس کا نائب فاعل ہوتا ہے۔ تو اُسْتُغْنِيَ فعل، هُوَ ضمیر اس کے اندر اس کا نائب فاعل جو کس کو راجع ہے؟ اسی کے مصدر کو، استغناء کو راجع ہے۔ تو کلام اصل میں کیا ہوا؟ اُسْتُغْنِيَ الِاسْتِغْنَاءُ۔ اور ترجمہ کیسے کریں گے؟ ترجمہ کریں گے أَيْ وَقَعَ الِاسْتِغْنَاءُ، استغناء واقع ہو گا۔ کس چیز سے استغناء ہو گا مولانا؟ کہتے ہیں عَنْ مُؤَكِّدَاتِ الْحُكْمِ، مؤکداتِ حکم سے۔ حکم کے اندر تاکید پیدا کرنے والی چیز سے استغناء ہو گا مولانا، اس کی حاجت نہیں رہے گی۔ دوبارہ سنو مولانا: اُسْتُغْنِيَ عَلٰى لَفْظِ الْمَبْنِيِّ لِلْمَفْعُولِ عَنْ مُؤَكِّدَاتِ الْحُكْمِ بھئی۔ یہ اُسْتُغْنِيَ فعلِ مجہول آیا بھئی، اور یہ فعلِ لازم ہے بھئی، کیا ہے؟ فعلِ لازم۔ جب فعلِ لازم ہے تو اس کے مجہول کو نہیں آنا چاہیے بھئی۔ بھئی ایسا عموماً ہوتا رہتا ہے فعلِ مجہول لے آتے ہیں اور اس کے پھر نائب فاعل کا پتہ نہیں چلتا بھئی، جیسے یہاں پر اس کے نائب فاعل کا پتہ نہیں چل رہا۔ تو پھر اس صورت میں اس کے اندر جو ضمیر ہوتی ہے نائب فاعل کی وہ اسی کے مصدر کو لوٹائی جاتی ہے۔ تو اُسْتُغْنِيَ هُوَ، أَيْ اُسْتُغْنِيَ الِاسْتِغْنَاءُ، وہی استغناء کیا بن گیا اس کا؟ نائب فاعل۔ اور پھر اس کی تاویل کی جاتی ہے أَيْ وَقَعَ الِاسْتِغْنَاءُ یا أَيْ حَصَلَ الِاسْتِغْنَاءُ، استغناء کیا ہوا؟ حاصل ہوا، یہ تاویل کی جاتی ہے، سمجھ میں آیا؟ تو ہر وہ فعلِ معروف جس کے فاعل کا پتہ نہ چلے یا ہر وہ فعلِ مجہول جس کے نائب فاعل کا پتہ نہ چلے، وہ ضمیر کس کی جانب لوٹائی جائے گی؟ اسی فعل کے مصدر کی جانب، اور پھر اس کی تاویل کس کے ساتھ کی جائے گی؟ وَقَعَ یا حَصَلَ وغیرہ کے ساتھ بھئی۔ یا مولانا یہ آگے جو عَنْ مُؤَكِّدَاتِ الْحُكْمِ آ رہا ہے یہ جار مجرور ہی اس کا نائب فاعل ہے بھئی، یہ کیا ہے اس کا؟ نائب فاعل ہے، تو دو ترکیبیں آپ کو بتلا دیں بھئی۔
تو استغناء حاصل ہوا عَنْ مُؤَكِّدَاتِ الْحُكْمِ کس سے؟ مؤکداتِ حکم سے، لِيَتَمَكَّنَ الْحُكْمُ فِي الذِّهْنِ تاکہ بیٹھ جائے حکم ذہن کے اندر حَيْثُ اس حیثیت سے وَجَدَهُ پایا ہے کس نے؟ حکم نے، هُ کس کو پایا ہے خالی؟ ذہن کو۔ اس حیثیت سے کہ حکم نے ذہن کو خالی پایا ہے، تو اب تاکیدات کی ضرورت نہیں، بغیر تاکیدات کے کلام کرو وہ ذہن میں فوراً بیٹھے گا۔ لِيَتَمَكَّنَ الْحُكْمُ فِي الذِّهْنِ تاکہ بیٹھ جائے حکم ذہن کے اندر اس حیثیت سے کہ حکم نے ذہن کو خالی پایا ہے۔
وَإِنْ كَانَ الْمُخَاطَبُ مُتَرَدِّدًا فِيهِ أَيْ فِي الْحُكْمِ طَالِبًا لَهُ۔ اور اگر مخاطب کیا تھا؟ متردد تھا فِيهِ کس میں؟ أَيْ فِي الْحُكْمِ حکم میں، طَالِبًا لَهُ اور اس کو کیا کر رہا تھا؟ طلب کر رہا تھا۔ صورت بتلا رہے ہیں کس طرح، کہتے ہیں بِأَنْ حَضَرَ فِي ذِهْنِهِ طَرَفَا الْحُكْمِ، بایں صورت کہ حاضر تھیں اس کے ذہن میں حکم کی دونوں طرفیں۔ حکم کی دونوں طرفیں کیا ہیں مولانا؟ مسند اور مسند الیہ۔ کہ حاضر تھیں اس کے ذہن میں حکم کی دونوں طرفیں وَتَحَيَّرَ اور وہ حیران تھا اس میں کہ أَنَّ الْحُكْمَ بَيْنَهُمَا وُقُوعُ النِّسْبَةِ أَوْ لَا وُقُوعُهَا، کہ ان کے درمیان وقوعِ نسبت ہے یا لا وقوعِ نسبت ہے۔ زید بھی اس کے ذہن میں حاضر، قَائِمٌ بھی حاضر، لیکن تردد ہے مولانا، اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ قَائِمٌ اس کا قیام ثابت ہے اس کے لیے یا عدمِ قیام اس کے لیے ثابت ہے، تو یہ تردد ہے مولانا، اس کو طلب کر رہا ہے۔
تو جب ایسی صورتِ حال ہو حَسُنَ تَقْوِيَتُهُ، بہتر ہے اچھی ہے حکم کی تقویت، حکم کو قوی کرنا اچھا ہے، کس کے ذریعے قوی کریں گے؟ تاکید کے ذریعے، بِمُؤَكِّدٍ مولانا تاکید کے ذریعے، لِيُزِيلَ ذٰلِكَ الْمُؤَكِّدُ تَرَدُّدَهُ تاکہ وہ مؤکد کیا کر دے؟ اس کے تردد کو زائل کر دے، وَيَتَمَكَّنَ الْحُكْمُ اور حکم بیٹھ جائے اس کے ذہن میں۔
لٰكِنَّ الْمَذْكُورَ فِي دَلَائِلِ الْإِعْجَازِ، بھئی یہاں سے اعتراض کر رہے ہیں مصنف پر۔ مصنف نے کیا ذکر کیا مولانا کہ اگر کوئی شخص حکم کے بارے میں متردد ہو تو بہتر ہے کس کو لے کر آؤ؟ تاکید کو لے کر آؤ۔ کہتے ہیں بھئی شیخ عبدالقاہر جو مدون ہیں اس فن کے وہ اپنی مشہور کتاب دلائل الاعجاز میں، انہوں نے بھی اس قسم کی بات کی لیکن اس قسم کا کلام ہے لیکن یوں نہیں کہتے جو مصنف نے کہا۔ مصنف نے کیا کہا؟ اگر متردد ہو تو تاکید کا لانا بہتر ہے۔ جبکہ شیخ عبدالقاہر فرماتے ہیں کہ تاکید کا لانا اس وقت بہتر ہے جب کہ مخاطب کے ذہن میں حکم کے خلاف کا ظن ہو۔
بھئی تردد کی کتنی صورتیں تھیں؟ دو صورتیں تھیں نا: یا تو جانبین برابر ہوں گی، موت، زید مرا ہے یا زید مرا نہیں، دونوں جانبین کیا ہیں؟ برابر ہیں، یا ایک جانب راجح ہو گی۔ اگر جانبین برابر ہیں تو یہ کہلاتا ہے شک، اور اگر ایک جانب راجح ہے، زیادہ گمان اس کا ہے، یہ کیا کہلاتا ہے؟ ظن، اور دوسری جانبِ مرجوح کیا کہلاتی ہے؟ وہم کہلاتی ہے۔ تو تردد کی دو صورتیں آ گئیں۔ اور اس میں بھی شیخ عبدالقاہر فرماتے ہیں کہ جس سے آپ بات کر رہے ہیں اس کے ذہن میں اس خبر کے مخالف ظن موجود ہو تو پھر کیا لانا بہتر ہے؟ تاکید۔ میں آپ کے سامنے زَيْدٌ مَيِّتٌ کہنا اس وقت بہتر ہے جب آپ کا غالب گمان کیا ہو؟ کہ زید مرا نہیں، اب مجھے زَيْدٌ مَيِّتٌ کہنا چاہیے۔ آپ کے ذہن میں جانبین برابر ہیں تو اس صورت میں تاکید لانا بہتر نہیں، سمجھ میں آیا بھئی؟ صورت سمجھ میں آئی کہ نہیں آئی بھئی؟ سب کو؟
لٰكِنَّ الْمَذْكُورَ فِي دَلَائِلِ الْإِعْجَازِ لیکن دلائل الاعجاز میں یہ بات مذکور ہے کہ أَنَّهُ إِنَّمَا يَحْسُنُ التَّأْكِيدُ کہ تاکید بہتر ہے إِذَا كَانَ لِلْمُخَاطَبِ ظَنٌّ فِي خِلَافِ حُكْمِكَ۔ فِي نہیں مولانا یہ کتابت کی غلطی ہے، عَلٰى ہونا چاہیے عَلٰى، سمجھ میں آیا؟ عَلٰى بھئی، عَلٰى ہونا چاہیے۔ مختصر کے دیگر نسخوں میں عَلٰى موجود ہے بھئی، فِي کے ساتھ بات نہیں بنتی بھئی۔ کہتے ہیں شیخ عبدالقاہر فرماتے ہیں کہ تاکید لانا بہتر ہے اچھی ہے إِذَا كَانَ لِلْمُخَاطَبِ ظَنٌّ جب کہ مخاطب کا کیا ہو ظن ہو عَلٰى خِلَافِ حُكْمِكَ آپ کے حکم کے خلاف، وہ جو حکم آپ لا رہے ہیں اس کے خلاف کا ظن اس کے ذہن میں ہو تو پھر لانا بہتر ہے۔
وَإِنْ كَانَ الْمُخَاطَبُ مُنْكِرًا لِلْحُكْمِ وَجَبَ تَوْكِيدُهُ، اور اگر مخاطب حکم کا منکر تھا تو واجب ہے تَوْكِيدُهُ أَيْ تَوْكِيدُ الْحُكْمِ حکم کی تاکید بِحَسَبِ الْإِنْكَارِ، انکار کے اعتبار سے، أَيْ بِقَدْرِهِ قُوَّةً وَضَعْفًا یعنی انکار کے بقدر کیا لے کر آؤ؟ تاکید، قوت اور ضعف کے اعتبار سے۔ انکار قوی ہے تو تاکید بھی کیسی لاؤ؟ قوی لاؤ، انکار ضعیف ہے تو تاکید بھی کیسی لاؤ؟ ضعیف۔ یعنی يَجِبُ زِيَادَةُ التَّأْكِيدِ بِحَسَبِ ازْدِيَادِ الْإِنْكَارِ إِزَالَةً لَهُ، یعنی واجب ہے زیادتِ تاکید باعتبار زیادتِ انکار کے، إِزَالَةً لَهُ تاکہ ازالہ کر دے یہ کس کا؟ اس انکار کا۔ جتنا انکار قوی اتنی ہی قوی تاکید لے کر آؤ تاکہ یہ تاکید اس انکار کا کیا کر دے؟ ازالہ کر دے۔
كَمَا قَالَ اللّٰهُ تَعَالٰى جیسے اللہ فرماتے ہیں حِكَايَةً عَنْ رُسُلِ عِيسٰى عَلٰى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ، حکایت کرتے ہوئے حضرت عیسیٰ عَلَيْهِ السَّلَامُ کے رسل سے، عَلٰى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمُ السَّلَامُ ہمارے پیغمبر پر اور ان پر سلامتی ہو، حِينَ أَرْسَلَهُمْ إِلٰى أَهْلِ أَنْطَاكِيَةَ جب کہ ان کو بھیجا انہوں نے کس کی طرف؟ اہلِ انطاکیہ کی طرف۔ بھئی دیکھو حضرت عیسیٰ عَلَيْهِ السَّلَامُ نے تبلیغی جماعت بھیجی مولانا، سمجھ میں آیا؟ ایک جماعت کی تشکیل کی اہلِ انطاکیہ کی طرف، دو آدمی بھیجے کہ جاؤ ان کو جا کر دعوت دو بھئی۔ انہوں نے جا کر دعوت دی بھئی، بستی والوں نے انکار کر دیا اہلِ انطاکیہ نے بھئی۔ جب انکار کیا تو اب انہوں نے کیا کہا پہلی مرتبہ کے اندر؟ إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ۔ تو دیکھو وہ تھے چونکہ منکر اور منکر کے سامنے کلام میں کیا لانا واجب ہے؟ تاکید لانا، تو پہلی مرتبہ ان کا انکار شدید ہے تو چنانچہ یہ کتنی تاکیدات لے کر آئے؟ دو تاکیدات لے کر آئے: ایک جملہ اسمیہ لے کر آئے، دوسرا إِنَّ لے کر آئے مولانا، إِنَّ لائے اور جملہ اسمیہ: إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ، یقیناً ہم تمہاری طرف کیا ہیں؟ بھیجے گئے ہیں۔
چنانچہ جب انکار کر دیا تو حضرت عیسیٰ عَلَيْهِ السَّلَامُ نے ایک تیسرے شخص کو بھی ساتھ بھیجا مولانا، ایک تیسرے شخص کو بھی بھیجا۔ اب گئے، دعوت دی، انہوں نے پھر انکار کیا۔ چونکہ اب دوسری مرتبہ انکار تھا تو انکار ان کا اشد تھا۔ جب انکار اشد ہوا تو ان رسل نے بھی اپنے کلام کے اندر تاکیدات کو کیا کر دیا؟ زیادہ کر دیا۔ پہلے تھیں دو تاکیدات، اب انہوں نے کہا: رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ، ہمارا رب جانتا ہے کہ یقیناً ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔ تو دیکھو رَبُّنَا يَعْلَمُ لے کر آئے، یہ مولانا عربی کے اندر قسم کے درجے میں ہوتا ہے یہ لفظ، سمجھ میں آیا؟ ہمارا رب جانتا ہے، چنانچہ علامہ زمخشری اپنی مشہور تفسیر کشاف میں فرماتے ہیں کہ رَبُّنَا يَعْلَمُ قائم مقام قسم کے ہے بھئی۔ تو دیکھو ایک قسم لے کر آئے، ایک إِنَّ لے کر آئے مولانا، ایک جملہ اسمیہ لے کر آئے لَمُرْسَلُونَ، اور ایک لامِ تاکید، کتنی تاکیدات لائے؟ چار۔ تو پہلی مرتبہ انکار شدید تو تاکیدات کتنی لائے؟ دو۔ دوسری مرتبہ انکار اشد تو تاکیدات کتنی لے کر آئے؟ چار۔
إِذْ كُذِّبُوا فِي الْمَرَّةِ الْأُولٰى، تو جب ان کی تکذیب کی گئی، ان کو جھٹلایا گیا پہلی مرتبہ کے اندر تو کیا کہا انہوں نے؟ إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، مُؤَكَّدًا بِإِنَّ وَاسْمِيَّةِ الْجُمْلَةِ اس حال میں کہ یہ کلام مؤکد ہے إِنَّ کے ساتھ اور جملہ کے اسمیہ ہونے کے ساتھ۔ وَفِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ اور دوسری مرتبہ میں کہا: رَبُّنَا يَعْلَمُ إِنَّا إِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُونَ ہمارا پروردگار جانتا ہے بے شک ہم تمہاری طرف البتہ بھیجے گئے ہیں، مُؤَكَّدًا بِالْقَسَمِ یہ کلام مؤکد ہے کس کے ساتھ؟ قسم کے ساتھ بھی اور وہ کیا ہے رَبُّنَا يَعْلَمُ، وَإِنَّ اور إِنَّ کے ساتھ بھی، وَاللَّامِ اور لام کے ساتھ بھی، وَاسْمِيَّةِ الْجُمْلَةِ اور جملہ کے اسمیہ ہونے کے ساتھ بھی، تو دیکھو چار تاکیدات، لِمُبَالَغَةِ الْمُخَاطَبِينَ فِي الْإِنْكَارِ بوجہ مخاطبین کے انکار میں مبالغہ کرنے کے۔ مخاطبین نے انکار میں مبالغہ کیا تو انہوں نے بھی تاکیدات کو بڑھا دیا، حَيْثُ قَالُوا اس حیثیت سے کہ مخاطبین نے یوں کہا تھا: مَا أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا أَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا تَكْذِبُونَ، نہیں ہو تم مگر ہماری طرح انسان، ہماری طرح آدمی ہو، اور نہیں نازل کیا رحمٰن نے کسی بھی چیز کو، تم تو صرف جھوٹ ہی بول رہے ہو۔
وَقَوْلُهُ إِذْ كُذِّبُوا، اور مولانا إِذْ كُذِّبُوا ماتن نے کہا بھئی، اشکال ہوتا ہے: پہلی مرتبہ کتنے بھیجے گئے تھے مولانا؟ دو، تو دو کو جھٹلایا تو کہنا چاہیے تھا إِذْ كُذِّبَا، تثنیہ کا صیغہ لانا چاہیے تھا جمع کا صیغہ نہیں لانا چاہیے تھا، پہلی مرتبہ کتنے بھیجے؟ دو، تو تثنیہ کا صیغہ، حالانکہ ماتن جمع کا لے کر آئے۔ علامہ تفتازانی فرماتے ہیں کہ دراصل ان دو کی بھی وہی دعوت تھی جو ان تین کی تھی، تو دو کو جھٹلانا دراصل گویا کس کو جھٹلانا ہے؟ تین کو جھٹلانا ہے۔ وَقَوْلُهُ إِذْ كُذِّبُوا مَبْنِيٌّ عَلٰى أَنَّ تَكْذِيبَ الِاثْنَيْنِ تَكْذِيبُ الثَّلَاثَةِ اور ماتن کا قول إِذْ كُذِّبُوا مبنی ہے اس بات پر کہ دو کا جھٹلانا تین کا جھٹلانا ہے، وَإِلَّا فَالْمُكَذَّبُ أَوَّلًا اثْنَانِ ورنہ تو پہلی مرتبہ کتنے جھٹلائے گئے تھے؟ دو جھٹلائے گئے تھے۔
وَيُسَمَّى الضَّرْبُ الْأَوَّلُ ابْتِدَائِيًّا وَالثَّانِي طَلَبِيًّا وَالثَّالِثُ إِنْكَارِيًّا۔ اور قسمِ اول کلام کی جو ہے اس کو ابتدائی کہتے ہیں، اور ثانی کو کیا کہتے ہیں؟ طلبی کہتے ہیں، اور تیسرے کو کیا کہتے ہیں؟ انکاری۔ بھئی یاد رکھو خالی الذہن کے سامنے جو کلام کیا جائے وہ ابتدائی کہلاتا ہے، متردد کے سامنے جو کلام کیا جائے وہ کیا کہلاتا ہے؟ طلبی کہلاتا ہے، اور منکر کے سامنے کلام جو کیا جائے وہ کیا کہلاتا ہے؟ انکاری کہلاتا ہے۔ خالی الذہن کے سامنے کیسا ہو گا؟ بغیر تاکیدات کے، یہ ابتدائی ہے۔ متردد کے سامنے کیا ہو گا؟ بہتر ہے تاکید کا لانا، اور یہ کلام کیا کہلائے گا؟ طلبی۔ اور منکر کے سامنے تاکید کا لانا واجب، یہ کیا کہلائے گا کلام؟ انکاری۔
وَيُسَمّٰى إِخْرَاجُ الْكَلَامِ عَلَيْهَا، اور نام رکھا گیا کس چیز کا؟ إِخْرَاجُ الْكَلَامِ عَلَيْهَا۔ اخراج الکلام کا معنی ہے کلام کو ادا کرنا، کلام کو تیار کرنا، جو بھی آپ کو معنی پسند ہے: کلام کو ادا کرنا، یا کلام کو تیار کرنا، یا کلام کو وجود دینا، یا کلام کو تطبیق دینا۔ تو ادا کرنا کلام کا عَلَيْهَا أَيْ عَلَى الْوُجُوهِ الْمَذْكُورَةِ وجوہِ مذکورہ پر، کلام کو وجوہِ مذکورہ پر ادا کرنا یعنی خالی الذہن کے سامنے کیا کرنا؟ ابتدائی، متردد کے سامنے کون سا کلام؟ طلبی، منکر کے سامنے انکاری کلام کرنا، اس کا نام رکھا انہوں نے کیا نام رکھا؟ إِخْرَاجًا عَلٰى مُقْتَضَى الظَّاهِرِ، یہ کلام کا ادا کرنا ہے مقتضائے ظاہر پر۔ تو یہ جو وجوہِ مذکورہ کا خیال رکھتے ہوئے جو کلام ادا کیا جائے گا وہ کیا کلام ہے جو مقتضائے ظاہر کے مطابق ادا کیا گیا ہے، سمجھ میں آیا بھئی؟
وَيُسَمّٰى إِخْرَاجُ الْكَلَامِ عَلَيْهَا أَيْ عَلَى الْوُجُوهِ الْمَذْكُورَةِ ان وجوہِ مذکورہ پر، یہ کون سی ہیں وجوہِ مذکورہ؟ پھر بیان کر رہے ہیں: وَهِيَ الْخُلُوُّ عَنِ التَّأْكِيدِ فِي الْأَوَّلِ اول صورت میں کلام کا خالی ہونا کس سے؟ تاکید سے، وَالتَّقْوِيَةُ بِمُؤَكِّدٍ اسْتِحْسَانًا فِي الثَّانِي اور اس کو تقویت دینا مؤکد سے یعنی اداتِ تاکید سے استحسان کے طریقے پر دوسری صورت میں، وَوُجُوبُ التَّأْكِيدِ بِحَسَبِ الْإِنْكَارِ فِي الثَّالِثِ اور تاکید کا وجوب مولانا بِحَسَبِ الْإِنْكَارِ انکار کے اعتبار سے جتنا انکار اتنی تاکید تیسری صورت میں، تو ان کا نام کیا رکھا؟ إِخْرَاجًا عَلٰى مُقْتَضَى الظَّاهِرِ، کلام کو ادا کرنا ہے مقتضائے ظاہر پر۔
بھئی اب یہ لفظ آیا مقتضائے ظاہر، ابھی تک تو ہم پڑھتے آ رہے تھے مقتضائے حال، کلام کو ادا کرنا مقتضائے حال پر، اب کہہ رہے ہیں مقتضائے ظاہر! تو علامہ تفتازانی آپ کو بتلائیں گے کہ یہ بھی کوئی نئی چیز نہیں ہے مولانا، یہ وہی جو آپ مقتضائے حال پڑھتے آئے ہیں، حال دراصل دو قسم پر ہے: ایک ظاہر ہے اور ایک خفی ہے۔ حال کتنی قسم پر؟ دو قسم پر ہے: ایک حال ہے ظاہر اور ایک کیا ہے؟ خفی ہے۔ تو یہ کیا ہوا مولانا؟ ظاہرِ حال، مقتضائے ظاہر کا معنی ہے مقتضائے ظاہرِ حال، یعنی حال کا ظاہر یہ تقاضا کر رہا ہے۔ کیونکہ حال کی کتنی قسمیں ہیں؟ دو: ایک حال وہ ہے جو ظاہر ہے اور ایک جو خفی ہے۔ تو ظاہر بھی ایک قسم، خفی بھی ایک قسم۔ جیسے کلمہ اسم بھی ہے، فعل بھی ہے اور حرف بھی ہے، معلوم ہوا ہر اسم کیا ہو گا؟ کلمہ ہو گا، لیکن کیا ہر کلمہ اسم ہو گا؟ نہیں، بلکہ وہ فعل بھی ہو سکتا ہے اور حرف بھی ہو سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہر ظاہر وہ کیا ہو گا؟ حال بھی ہے، لیکن ہر حال ظاہر نہیں ہو گا۔ تو ظاہر اخص مطلق ہوا اور حال کیا ہوا؟ اعم مطلق ہوا۔
وَهُوَ أَخَصُّ مُطْلَقًا مِنْ مُقْتَضَى الْحَالِ اور مقتضائے ظاہر وہ اخص مطلق ہے کس سے؟ مقتضائے حال سے، لِأَنَّ مَعْنَاهُ مُقْتَضٰى ظَاهِرِ الْحَالِ اس لیے کہ مقتضائے ظاہر کا معنی ہے مقتضائے ظاہرِ حال، فَكُلُّ مُقْتَضَى الظَّاهِرِ مُقْتَضَى الْحَالِ مِنْ غَيْرِ عَكْسٍ، ہر مقتضائے ظاہر کیا ہے؟ مقتضائے حال ہے، لیکن اس کا عکس نہیں یعنی ہر مقتضائے حال مقتضائے ظاہر نہیں۔ کیسے نہیں؟ مثال دے رہے ہیں: كَمَا فِي صُورَةِ إِخْرَاجِ الْكَلَامِ عَلٰى خِلَافِ مُقْتَضَى الظَّاهِرِ جیسے آپ ایک کلام لے کر آتے ہیں جو مقتضائے ظاہر کے خلاف ہوتا ہے، تو اب یہ کلام مقتضائے ظاہر کے خلاف تو ہے لیکن مقتضائے حال کے خلاف نہیں ہے۔ جیسے کہ صورتِ اخراجِ کلام کس پر؟ عَلٰى خِلَافِ مُقْتَضَى الظَّاهِرِ ادا کرنا اس کو خلافِ مقتضائے ظاہر پر، فَإِنَّهُ يَكُونُ عَلٰى مُقْتَضَى الْحَالِ اب یہ کلام کس پر ہے؟ مقتضائے حال پر تو ہے، وَلَا يَكُونُ عَلٰى مُقْتَضَى الظَّاهِرِ لیکن مقتضائے ظاہر پر نہیں ہے۔
وَكَثِيرًا مَا يُخْرَجُ الْكَلَامُ عَلٰى خِلَافِهِ، اور بسا اوقات ادا کیا جاتا ہے کلام کو کس پر؟ خلاف پر یعنی خلافِ مقتضائے ظاہر پر کلام کو لایا جاتا ہے۔ فَيُجْعَلُ غَيْرُ السَّائِلِ كَالسَّائِلِ، پس کر دیا جاتا ہے غیرِ سائل کو کس کی طرح؟ سائل کی طرح، یعنی وہی طالب، بھئی وہ آپ نے پڑھا نہیں متردد تھا، جو متردد ہے وہ حکم کو کیا کر رہا ہے؟ طلب کر رہا ہے، تو طالب سائل ہی ہوا نا۔ تو کبھی کبھار غیرِ سائل کو کس کے درجے میں اتار دیتے ہیں؟ سائل کے درجے میں۔ کب؟ إِذَا قُدِّمَ إِلَيْهِ أَيْ إِلٰى غَيْرِ السَّائِلِ مَا يُلَوِّحُ أَيْ مَا يُشِيرُ لَهُ بِالْخَبَرِ، جب پیش کر دیا جائے غیرِ سائل کے سامنے مَا ایسا کلام يُلَوِّحُ أَيْ مَا يُشِيرُ لَهُ جو اس کے لیے اشارہ کرتا ہے، کس کے لیے؟ غیرِ سائل کے لیے اشارہ کرتا ہے بِالْخَبَرِ کس چیز کو؟ خبر کو اشارہ کرتا ہے، فَيَسْتَشْرِفُ غَيْرُ السَّائِلِ لَهُ أَيْ لِلْخَبَرِ، پس دیکھتا ہے غیرِ سائل، استشراف کا کیا معنی؟ دیکھنا، فَيَسْتَشْرِفُ غَيْرُ السَّائِلِ لَهُ أَيْ لِلْخَبَرِ پس دیکھتا ہے غیرِ سائل کس کو دیکھتا ہے؟ یعنی خبر کو۔
بھئی کہتے ہیں بسا اوقات غیرِ سائل کو کس کے درجے میں اتار لیتے ہیں؟ سائل کے، اس کو تردد نہیں لیکن اتار لیا ہم نے متردد کے درجے میں۔ جیسے اس کے سامنے آپ نے کلام ذکر کیا، اس کلام نے آنے والی خبر کی طرف کچھ نہ کچھ کیا کر دیا؟ اشارہ کر دیا، تو اس اشارے کی وجہ سے اب وہ کیا کرنے لگتا ہے؟ انتظار کرنے لگتا ہے حکم کا۔ فَيَسْتَشْرِفُ غَيْرُ السَّائِلِ لَهُ أَيْ لِلْخَبَرِ پس دیکھتا ہے غیرِ سائل خبر کو، أَيْ يَنْظُرُ إِلَيْهِ، خود بتلا رہے ہیں يَسْتَشْرِفُ کا کیا معنی؟ يَنْظُرُ دیکھتا ہے اس کی طرف۔ يُقَالُ اسْتَشْرَفَ الشَّيْءَ، محاورہ بتلا رہے ہیں بھئی اسْتَشْرَفَ يَسْتَشْرِفُ کے عربی میں کیا معنی آتے ہیں: کہا جاتا ہے اسْتَشْرَفَ الشَّيْءَ کب؟ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ يَنْظُرُ إِلَيْهِ جب کسی شخص نے اپنے سر کو بلند کیا اور اس چیز کی طرف دیکھ رہا ہے وَيَبْسُطُ كَفَّهُ فَوْقَ الْحَاجِبِ اور اس نے پھیلایا ہوا ہے اپنے ہاتھ کو ہتھیلی کو ابروؤں پر، بھنوؤں پر كَالْمُسْتَظِلِّ مِنَ الشَّمْسِ جیسے سورج سے سایہ لے رہا ہو۔ اسْتَشْرَفَ الشَّيْءَ کا کیا معنی؟ کسی چیز کی طرف دیکھنا، لیکن مطلق دیکھنا نہیں مولانا، بلکہ تین چیزیں ہیں اس میں: ایک یہ کہ سر بھی بلند کیا کسی دور چیز کی طرف، اور کیا کیا مولانا؟ اپنے ہاتھ کو ماتھے پر رکھا بھئی، انتظار کر رہا ہے جیسے کہ سایہ لے رہا ہے، اور اس چیز کی طرف دیکھ بھی رہا ہے، تین چیزیں ہوئیں: سر بلند کرنا، دیکھنا بھی، اور ہاتھ بھی رکھنا ماتھے پر سایہ لینے کے لیے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ استشراف۔ یہاں مطلق دیکھنے کے معنی میں ہے، تو وہ غیرِ سائل خبر کو دیکھنے لگتا ہے اسْتِشْرَافَ الطَّالِبِ الْمُتَرَدِّدِ کس کی طرح دیکھنے لگتا ہے؟ طالبِ متردد کے دیکھنے کی طرح۔
جیسے اس آیت میں ہے: وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا۔ اللہ نے حضرت نوح عَلَيْهِ السَّلَامُ سے فرمایا کہ آپ خطاب نہ کریں مجھ سے ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے ظلم کیا ہے، أَيْ لَا تَدْعُنِي، بتلایا خطاب سے یہاں کیا مراد ہے؟ دعا مراد ہے، ویسے خطاب نہیں مراد یعنی خطاب کی ایک نوع مراد ہے۔ اے نوح عَلَيْهِ السَّلَامُ آپ مجھ سے دعا نہ کیجیے ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے کیا کیا ہے؟ ظلم کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوئی ایک بات کہ اللہ ناراض ہیں اس قوم سے، کہ اللہ فرما رہے ہیں مجھ سے ان کے بارے میں دعا نہ کیجیے۔ لیکن اب اس کلام سے اتنا پتہ چل گیا کہ ناراض ہیں، تو اس سے مخاطب کے ذہن میں ایک تردد پیدا ہوا کہ معلوم ہوا کہ ان پر عذاب تو حق ہو چکا ہے، یعنی اللہ ناراض ہیں عذاب ان پر ثابت ہو چکا ہے اللہ کہہ رہے ہیں ان کے بارے میں دعا بھی نہ کرو، لیکن پتہ نہیں وہ محکوم علیہ بالاغراق ہیں یا نہیں، یعنی ان پر غرق کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے یا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ تو تردد آیا، تو اس وجہ سے اللہ نے فرمایا: إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ تاکید کے ساتھ کہ بے شک وہ غرق کیے جانے والے ہیں، سمجھ میں آیا بھئی؟ کہ وہ غرق کیے جانے والے ہیں۔
بات سمجھ میں آئی بھئی؟ لیکن ایک بات یاد رکھنا، یہاں بالفعل تردد نہیں مراد، اگر بالفعل تردد پیدا ہو جائے تو یہ مثال ہی اس کی نہیں بنے گی جس کو وہ ذکر کر رہے ہیں، ورنہ تو وہ سائل بن جائے گا، کیا بن جائے گا؟ سائل۔ اگر واقعی بالفعل ذہن میں تردد آ جائے پھر تو وہ سائل بن جائے گا، اور ہم نے تو کیا کہا کہ غیرِ سائل ہے لیکن ہم نے کیا بنا دیا؟ سائل کے درجے میں اتار لیا، بات سمجھ میں آئی؟ تو یوں کہیں اس کلام سے چونکہ تردد کے پیدا ہونے کا امکان تھا، بس امکان کو ہم نے وجود کے درجے میں اتار لیا کہ گویا تردد ہے ہی، اور جب تردد ہے تو پھر کیا لانا چاہیے؟ تاکید لانی چاہیے، اسی لیے اللہ نے بھی کیا ذکر فرمائی تاکید: إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ۔ بات سمجھ میں آئی سب کو؟
أَيْ لَا تَدْعُنِي يَا نُوحُ فِي شَأْنِ قَوْمِكَ أَيْ فِي حَالِ قَوْمِكَ، دعا نہ کیجیے مجھ سے اے نوح اپنی قوم کے حال کے بارے میں وَاسْتِدْفَاعِ الْعَذَابِ عَنْهُمْ اور ان سے عذاب کو دور کرنے کے بارے میں دعا نہ کیجیے بِشَفَاعَتِكَ، یہ باء تصویریہ ہے، بصورت اپنی شفاعت کے، اپنی شفاعت کی صورت میں ان کے لیے دعا نہ کیجیے۔ فَهٰذَا الْكَلَامُ يُلَوِّحُ بِالْخَبَرِ تَلْوِيحًا، پس یہ کلام جو ہے یہ اشارہ کرتا ہے کس کو؟ خبر کو، آگے آنے والی خبر کا کیا کر رہا ہے؟ کچھ نہ کچھ اشارہ کر رہا ہے کیونکہ اللہ کی ناراضگی کا تو پتہ چل گیا اب آگے پتہ نہیں غرق ہونے کا فیصلہ ہوا یا فیصلہ نہیں ہوا۔ تو یہ کلام اشارہ کر رہا ہے خبر کا تَلْوِيحًا ایک نوع کا اشارہ، وَيُشْعِرُ اور کیا کر رہا ہے؟ اطلاع دے رہا ہے بِأَنَّهُ قَدْ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْعَذَابُ کہ ان پر عذاب حق ہو چکا ہے۔ فَصَارَ الْمَقَامُ مَقَامَ أَنْ يَتَرَدَّدَ الْمُخَاطَبُ فِيهِ، پس مقام وہ مقام بن گیا کہ متردد ہوتا ہے کون مولانا؟ مخاطب فِي أَنَّهُمْ هَلْ صَارُوا مَحْكُومًا عَلَيْهِمْ بِالْإِغْرَاقِ أَمْ لَا اس بارے میں کہ کیا وہ جو قوم والے ہیں محکوم علیہ بالاغراق ہو چکے ہیں یا نہیں، یعنی غرق کیے جانے کا ان پر فیصلہ ہو چکا ہے یا نہیں۔ فَقِيلَ إِنَّهُمْ مُغْرَقُونَ، تو کہا گیا بے شک یقیناً وہ کیا ہیں غرق کیے جانے والے ہیں مُؤَكَّدًا، مؤکد کلام، أَيْ هُمْ مَحْكُومٌ عَلَيْهِمْ بِالْإِغْرَاقِ یعنی وہ محکوم علیہ بالاغراق ہو چکے ہیں۔
دیکھا، بھئی ایک مثال کیا گزری؟ جتنا انکار شدید اتنا ہی تاکیدات بھی زیادہ آئیں گی، انکار اشد ہو تو تاکیدات اور زیادہ لے کر آئیں گے۔ اب ایک مثال اس کی گزری مولانا کہ کلام کو خلافِ مقتضائے ظاہر کے لائے۔ مقتضائے حال نہ کہو، مقتضائے حال تو ہے، مقتضائے ظاہر کے خلاف ہے، یعنی یہ وہ حال ہے جو خفی تھا، کیا تھا؟ خفی تھا۔ ظاہر تو کیا تقاضا کر رہا تھا؟ یہ تو سائل ہی نہیں ہے، سائل نہیں ہے تو اس کے سامنے ابتدائی کلام پیش کرو، لیکن حالِ خفی کیا تقاضا کر رہا تھا؟ کہ یہ جو کلام ہے اس سے امکان آ گیا کس چیز کا؟ تردد کا۔ جب تردد کا امکان آ گیا تو اب یہ بھی حال ہے لیکن کیا ہے؟ خفی ہے، ظاہرِ حال نہیں۔ تو بسا اوقات کلام کو نکالا جاتا ہے خلافِ مقتضائے ظاہر کے، تو غیرِ سائل کو کیا بنا دیا آپ نے؟ سائل۔
وَيُجْعَلُ غَيْرُ الْمُنْكِرِ كَالْمُنْكِرِ، اور کبھی کبھار غیرِ منکر کو کس کے درجے میں اتار لیا جاتا ہے؟ منکر کے۔ ایک شخص ایک چیز کا منکر نہیں ہے، آپ نے کس کے درجے میں اتار لیا؟ منکر کے درجے میں اتار لیا، اور اس کے سامنے پھر منکر والا کلام پیش کیا۔ وہ تو غیرِ منکر تھا، اس کے سامنے کلام کون سا ذکر ہونا چاہیے تھا؟ نام لو بھئی کلام کا، کون سی قسم ذکر ہونی چاہیے تھی غیرِ منکر کے سامنے؟ ابتدائی یا طلبی ہونی چاہیے تھی، لیکن آپ اس کے سامنے کون سی کر رہے ہیں؟ انکاری یعنی تاکیدات کے ساتھ ذکر کر رہے ہیں۔ کب؟ جب کہ وہ انکار تو نہیں کر رہا لیکن اس پر کچھ ایسی علامتیں ہیں وہ علامتیں بتلا رہی ہیں، یعنی انکار کی کوئی علامت اس میں پائی جا رہی ہے، وہ انکار نہیں کر رہا لیکن انکار کی علامت پائی جا رہی ہے۔
وَيُجْعَلُ غَيْرُ الْمُنْكِرِ كَالْمُنْكِرِ إِذَا لَاحَ عَلَيْهِ أَيْ ظَهَرَ عَلَيْهِ أَيْ عَلٰى غَيْرِ الْمُنْكِرِ شَيْءٌ مِنْ أَمَارَاتِ الْإِنْكَارِ، یعنی ظاہر ہو جائے اس پر، غیرِ منکر پر، انکار کی علامتوں میں سے کوئی علامت، کچھ ظاہر ہو جائے۔ جیسے حجل بن نضلہ کا شعر ہے:
جَاءَ شَقِيقٌ عَارِضًا رُمْحَهُ
إِنَّ بَنِي عَمِّكَ فِيهِمْ رِمَاحُ
شاعر کیا کہتا ہے مولانا؟ جَاءَ شَقِيقٌ عَارِضًا رُمْحَهُ، إِنَّ بَنِي عَمِّكَ فِيهِمْ رِمَاحُ۔ اب وہ منکر تو نہیں ہے لیکن إِنَّ لے کر آئے۔ شاعر کہتا ہے شقیق آیا، آدمی کا نام ہے، اور نیزہ اس نے چوڑائی میں رکھا ہوا تھا، کس میں؟ چوڑائی میں رکھا ہوا تھا، سمجھ میں آیا؟ بھئی دشمن کی طرف جائیں نیزہ یوں رکھنا چاہیے، اس نے یوں رکھا ہوا تھا، گدھے پر سوار ہے اور پاؤں پر یوں نیزہ رکھا ہوا ہے رانوں پر۔ تو شاعر کہتا ہے شقیق آیا اس حال میں کہ اس نے کیا کیا ہوا تھا؟ نیزہ چوڑائی میں رکھا ہوا تھا، تو شاعر اسے کہتا ہے: بے شک تیرے جو چچا زاد ہیں ان کے پاس کیا ہیں؟ نیزے ہیں!
اب دیکھو إِنَّ کے ساتھ کلام کو ذکر کیا، حالانکہ اس شقیق نے کوئی انکار کیا کہ میرے چچا زاد جن کی طرف میں جا رہا ہوں ان کے پاس نیزے نہیں ہیں؟ انکار نہیں کیا، لیکن انکار کی علامت موجود ہے بھئی! ان کے ساتھ تو تیری لڑائی ہے اور تو ان کی طرف جا رہا ہے اور نیزے کو تو نے رکھا ہوا ہے چوڑائی کے اندر، معلوم ہوا تو بغیر تیاری کے اور بغیر توجہ کے ہے، کیوں ایسا ہے؟ کیونکہ تیرا یہ خیال ہے، تو انکار کر رہا ہے کہ ان کے پاس گویا نیزے ہیں ہی نہیں، وہ تو بالکل نہتے ہیں، جب نہتے ہیں تو نیزے کو تو نے اس طرح رکھا ہوا ہے۔ تو علامتِ انکار آ گئی، تو اس علامتِ انکار کی وجہ سے وہ منکر تو نہیں لیکن ہم نے اس علامت کی وجہ سے کس کے درجے میں اتار لیا؟ منکر کے درجے میں، اور اسے کیا کہا؟ إِنَّ بَنِي عَمِّكَ فِيهِمْ رِمَاحُ، کہ بے شک تیرے چچا زاد جو ہیں ان کے پاس بھی نیزے ہیں۔
جَاءَ شَقِيقٌ، آیا شقیق، اِسْمُ رَجُلٍ، عَارِضًا رُمْحَهُ اس حال میں کہ اس نے چوڑائی میں رکھا ہوا تھا اپنے نیزے کو، أَيْ وَاضِعًا عَلَى الْعَرْضِ یعنی رکھنے والا تھا اس کو چوڑائی میں۔ فَهُوَ لَا يُنْكِرُ أَنَّ فِي بَنِي عَمِّهِ رِمَاحًا، پس وہ تو انکار نہیں کر رہا اس بات کا کہ اس کے چچا زاد جو ہیں ان کے پاس کیا ہیں نیزے ہیں، اس کا وہ انکار نہیں کر رہا، لٰكِنَّ مَجِيئَهُ هٰكَذَا وَاضِعًا لِلرُّمْحِ عَلَى الْعَرْضِ مِنْ غَيْرِ الْتِفَاتٍ وَتَهَيُّؤٍ أَمَارَةٌ عَلٰى أَنَّهُ يَعْتَقِدُ أَنْ لَا رُمْحَ فِيهِمْ، لیکن اس کا آنا اس حال میں کہ اس نے رکھا ہوا تھا نیزے کو چوڑائی میں بغیر توجہ کے اور بغیر تیاری کے، یہ نشانی ہے کس چیز کی؟ کہ اس کا یہ گمان ہے کہ ان میں کوئی نیزہ ان کے پاس ہے ہی نہیں، بَلْ كُلُّهُمْ عُزَّلٌ لَا سِلَاحَ مَعَهُمْ بلکہ سارے کے سارے نہتے ہیں، اسلحہ ان کے پاس نہیں ہے۔ فَنُزِّلَ مَنْزِلَةَ الْمُنْكِرِ پس اس کو منکر کے درجے میں اتار لیا گیا، وَخُوطِبَ خِطَابَ الْتِفَاتٍ اور التفات کے طریقے پر اس سے خطاب کیا گیا۔
بھئی التفات یہ آپ آگے جا کر پڑھیں گے، بلاغت کی اصطلاح ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ کلام کے تین طریقے ہیں مولانا: ایک تکلم، ایک خطاب، اور ایک غیبت۔ ایک میں اپنے بارے میں بات کر رہا ہوں، متکلم ہوں، جس سے بات کر رہا ہوں وہ کون ہے؟ مخاطب، جو تیسرا ہے وہ کون ہے؟ غائب۔ مثلاً میں نے کہا زَيْدٌ قَائِمٌ، میں ہوں متکلم، میرے سامنے جو ہے مخاطب، اور جو زید ہے وہ کیا ہے؟ غائب ہے۔ تو کلام کے تین طریقے ہوئے: تکلم کا ہو گا، یا تو متکلم اپنی بات کر رہا ہے متکلم کے صیغے لا رہا ہے، یا کیا ہو گا؟ مخاطب کے صیغے لائے گا اس کی بات کر رہا ہے، یا کس کی بات کرے گا؟ غائب کی، تین ہی صورتیں ہیں مولانا۔ تو کلام کے ایک طریقے کے بعد انتقال کرنا دوسرے طریقے کی طرف، اس کو التفات کہتے ہیں، اس کو کیا کہتے ہیں؟ التفات کہتے ہیں بلاغت کی اصطلاح میں، آپ پڑھیں گے اسی کتاب میں ان شاء اللہ، سمجھ میں آیا بھئی؟
اور یہ کئی نکتوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ مثلاً ایک بات یاد رکھیں، جو اسمِ ظاہر ہوتا ہے نا یہ غائب کے درجے میں ہوتا ہے۔ کیونکہ متکلم اپنے آپ سے تعبیر اپنے نام سے کرتا ہے یا أَنَا کی ضمیر سے؟ أَنَا اور نَحْنُ کی ضمیر سے۔ مخاطب کی تعبیر کرتا ہے أَنْتَ وغیرہ سے، نام نہیں لیتا نہ اپنا لیتا ہے نہ مخاطب کا، لیکن جو غائب ہوتا ہے اس کا عموماً کیا لیتا ہے؟ نام لے گا۔ تو نام جب بھی لے مولانا وہ کس کے درجے میں ہے؟ غائب کے درجے میں، یعنی اسمِ ظاہر کس کے درجے میں ہے؟ غائب کے درجے میں، بات سمجھ میں آئی بھئی؟ مثلاً دیکھو قرآن میں ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ لفظِ اللہ لے کر آئے، اور لفظِ اللہ کس درجے میں ہے؟ یہ تکلم ہے، خطاب ہے یا غیبت ہے؟ غیبت ہے مولانا! کون سا طریقہ ہے؟ غیبت، لفظِ اللہ لے کر آئے نا، نام لے کر آئے، نام کس کے درجے میں ہوتا ہے؟ غائب کے، متکلم بھی نہیں مخاطب بھی نہیں، متکلم ہوتا تو کیا کہتے؟ أَنَا، مخاطب ہوتا تو کیا کہا جاتا؟ أَنْتَ، یہ تو نہ أَنَا ہے نہ أَنْتَ ہے، نام ہے، مثلاً زید آ رہا ہے زید کس کے درجے میں ہے؟ غائب کے، تو اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ میں لفظِ اللہ آ رہا ہے یہ کون سی صورت ہے کلام کی؟ غائب کی، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ آگے چلتے ہیں: اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ جو کیا ہے؟ رحمٰن ہے رحیم ہے، مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ جو کیا ہے؟ قیامت کے دن کا مالک ہے، آگے: إِيَّاكَ نَعْبُدُ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں! بھئی ابھی تک غائب کی بات چل رہی تھی اللہ ایسا ہے، اللہ ایسا ہے، اس کی یہ صفت ہے، یہ صفت ہے، اب ایک دم خطاب کی طرف: اے اللہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں! تو دیکھا غیبت سے منتقل ہوئے کس کی طرف؟ خطاب کی طرف، اس کو کہتے ہیں التفات، ایک طریقے سے منتقل ہونا کس کی طرف؟ دوسرے طریقے کی طرف۔ تو یہ مولانا چھ صورتیں بن جائیں گی: تکلم سے کدھر چلے جائیں؟ خطاب کی طرف، خطاب سے کدھر چلے جائیں؟ غائب کی طرف، غائب سے کدھر چلے جائیں؟ خطاب کی طرف، آپس میں سب کی کل چھ صورتیں بن جائیں گی۔
تو یہ انتقال ہے التفات۔ اب دیکھو اس شعر کے اندر کیا تھا مولانا؟ جَاءَ شَقِيقٌ نام آیا، اور نام کا ذکر کرنا یہ کون سا طریقہ ہے؟ غیبت کا، اور آگے کہہ رہا ہے: إِنَّ بَنِي عَمِّكَ، ضمیر لے آیا خطاب والی! تو یہ خطاب شروع ہوا، پہلے اس کو غائب کے درجے میں رکھا تھا اس آدمی کو، اب مخاطب کے درجے میں اتار لیا، تو یہ انتقال ہوا ایک طریقے سے دوسرے طریقے کی طرف، اس کو کیا کہتے ہیں؟ التفات۔ سب کو بات سمجھ میں آئی؟ تو یہ التفات کے طریقے پر اس سے خطاب کیا گیا بِقَوْلِهِ اس قول کے ساتھ: إِنَّ بَنِي عَمِّكَ فِيهِمْ رِمَاحُ، رِمَاحٌ جمع ہے رُمْحٌ کی، بے شک تیرے چچا زاد جو ہیں ان کے پاس بھی نیزے ہیں، مُؤَكَّدًا بِإِنَّ یہ کلام مؤکد ہے إِنَّ کے ساتھ۔
وَفِي الْبَيْتِ عَلٰى مَا أَشَارَ إِلَيْهِ الْإِمَامُ الْمَرْزُوقِيُّ، امام مرزوقی فرماتے ہیں اس شعر کے اندر شاعر نے شقیق کا بڑا مذاق اڑا یا ہے، شاعر نے کیا کیا ہے؟ شقیق کا مذاق اڑایا ہے اور اس کے ساتھ استہزاء کیا ہے۔ گویا شاعر اس کو یہ کہنا چاہتا ہے، اس کو طعنہ دے رہا ہے کہ تو اتنا کمزور اور بزدل ہے اگر تجھے پتہ چل جاتا کہ تیرے چچا زاد جو ہیں ان کے پاس کیا ہیں؟ نیزے ہیں، تو تُو کبھی میدانِ جنگ کا رخ نہ کرتا، بلکہ میدانِ جنگ کا رخ تو چھوڑو تیرے بازو میں اتنی قوت ہی نہیں ہونی تھی کہ تو کیا کرتا؟ نیزے کو اٹھا لیتا، سمجھ میں آیا؟ مذاق اڑا رہا ہے۔
کہتے ہیں یہ اسی طرح مذاق ہے جیسے ایک اور شاعر نے اڑایا تھا کسی کا یوں مولانا، دیکھیے وہ تیسری چوتھی سطر میں آ رہا ہے:
فَقُلْتُ لِمُحْرِزٍ لَمَّا الْتَقَيْنَا
تَنَكَّبْ لَا يُقَطِّرْكَ الزِّحَامُ
میں نے محرز سے کہا لَمَّا الْتَقَيْنَا جب ہمارا آمنا سامنا ہوا، محرز کوئی ہو گا بھئی جنگ میں سامنے میرے آیا، تو شاعر کہتا ہے میں نے اس سے کہا: تَنَكَّبْ ایک طرف ہٹ جا، لَا يُقَطِّرْكَ الزِّحَامُ یہ ہجوم کہیں تجھے اپنے قدموں تلے روند نہ ڈالے! لڑنا تو چھوڑو، یہ ہجوم کہیں تجھے اپنے قدموں تلے، لڑائی ہو رہی ہے لشکر ہے بھئی لوگ آ رہے ہیں، تو ایک طرف ہو جا کہیں تجھے روند کر ایک طرف نہ ڈال دیں بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ اسی انداز میں ہے بھئی۔
وَفِي الْبَيْتِ اور شعر کے اندر عَلٰى مَا أَشَارَ إِلَيْهِ الْإِمَامُ الْمَرْزُوقِيُّ بنا بر اس کے جس کی طرف اشارہ کیا ہے امام مرزوقی نے تَهَكُّمٌ وَاسْتِهْزَاءٌ، تہکم اور استہزاء کا ایک معنی ہے مولانا: مذاق اڑانا، تحقیر کرنا، مذاق ہے اور استہزاء ہے، كَأَنَّهُ يَرْمِيهِ گویا کہ وہ اس کو طعنہ دے رہا ہے بِأَنَّهُ مِنَ الضَّعْفِ وَالْجُبْنِ کہ وہ ضعف اور بزدلی کے ساتھ ہے، مِنْ بمعنی باء کے ہے کہ وہ بِالضَّعْفِ وَالْجُبْنِ کس کے ساتھ ہے؟ ضعف اور جبن یعنی بزدلی کے ساتھ ہے، بِحَيْثُ لَوْ عَلِمَ أَنَّ فِيهِمْ رِمَاحًا کہ اگر وہ جان لیتا کہ چچا زاد جو ہیں ان کے پاس بھی نیزے ہیں لَمَا الْتَفَتَ لِفْتَ الْكِفَاحِ، لِفْتٌ کہتے ہیں جانب، كِفَاحٌ کہتے ہیں لڑائی، جنگ کو، تو وہ متوجہ ہی نہ ہوتا جنگ کی جانب، وَلَمْ تَقْوَ يَدُهُ عَلٰى حَمْلِ الرِّمَاحِ اور قوت نہ رکھتا اس کا بازو کس چیز پر؟ نیزے اٹھانے پر، یعنی اس کے بازو میں ہمت ہی نہ ہوتی نیزے اٹھانے کی۔
تو یہ تہکم اور استہزاء ہے عَلٰى طَرِيقَةِ قَوْلِهِ اس شاعر کے قول کے طریقے پر، جیسے اس میں ہے شعر: فَقُلْتُ لِمُحْرِزٍ میں نے کہا محرز سے لَمَّا الْتَقَيْنَا جب ہمارا آمنا سامنا ہوا، الْتِقَاءٌ معنی آمنا سامنا ہونا، مڈبھیڑ ہونا، تَنَكَّبْ أَيْ تَجَنَّبْ ایک طرف ہٹ جا، لَا يُقَطِّرْكَ، قَطَّرَ يُقَطِّرُ تَقْطِيرًا کا معنی ہے کنارے پہ ڈال دینا، تجھے کہیں کنارے پر نہ ڈال دے الزِّحَامُ یہ ہجوم۔ يَرْمِيهِ شاعر اس کو طعنہ دے رہا ہے کس کو؟ محرز کو بِأَنَّهُ لَمْ يُبَاشِرِ الشَّدَائِدَ، بَاشَرَ يُبَاشِرُ کا معنی ہوتا ہے سرانجام دینا کسی کام کو خود سرانجام دینا، یا مراد ہے شدائد کو دیکھا نہیں ہے، کبھی اس نے سختیوں کو دیکھا نہیں ہے، سختیوں سے کبھی اس کی ملاقات نہیں ہوئی، وَلَمْ يُدْفَعْ إِلٰى مَضَايِقِ الْمَجَامِعِ اور اس کو پھینکا نہیں گیا کس کی طرف؟ تنگ جگہیں کون سی؟ مَجَامِعِ جمع کر دینے والی یعنی میدانِ جنگ، میدانِ جنگ کی تنگ جگہوں کی طرف کبھی اس کو پھینکا نہیں گیا یعنی کبھی اس کو پیش نہیں آئیں، كَأَنَّهُ يُخَافُ عَلَيْهِ گویا کہ اس پر خوف کیا جاتا ہے، محرز پر ڈرا جا رہا ہے کیا؟ أَنْ يُدَاسَ بِالْقَوَائِمِ کہ اس کو روند ڈالا جائے گا کس کے ساتھ؟ قوائم، قدموں سے، کہ اس کو قدموں سے کچل دیا جائے گا کہیں ایسا نہ ہو جائے، كَمَا يُخَافُ عَلَى الصِّبْيَانِ وَالنِّسَاءِ جیسے کس پر خوف کیا جاتا ہے؟ عورتوں اور بچوں پر، لِقِلَّةِ غَنَائِهِ بوجہ اس شخص کے قلتِ نفع کے وَضَعْفِ بِنَائِهِ اور ضعفِ بدن کے۔ غَنَاءٌ کہتے ہیں نفع کو، اور بِنَاءٌ کہتے ہیں ساخت، بدن کو۔ تو کہتے ہیں یہ جو محرز ہے نہ تو اس کا کوئی نفع ہے خاص اور بدن کے اعتبار سے بھی یہ بڑا کمزور ہے جیسے عورتیں اور بچے ہوتے ہیں، تو اس لیے اس پر خوف ہے کہیں یہ جنگ کے اندر قدموں تلے آ کر کچلا ہی نہ جائے۔
جی بس مولانا، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔