قصر کی بحث چل رہی تھی، مصنف نے قصرِ اضافی کی دو قسمیں بیان کیں: ایک ”التَّخْصِيصُ بِشَيْءٍ دُونَ شَيْءٍ“ اور ایک ”التَّخْصِيصُ بِشَيْءٍ مَكَانَ شَيْءٍ“۔ اور قصرِ تعین کو انہوں نے داخل کر دیا تھا ”مَكَانَ شَيْءٍ“ کے اندر۔ اس پر علامہ تفتازانی نے اعتراض کیا کہ ہمیں آپ کی یہ بات تسلیم نہیں کہ آپ نے اس کو ”مَكَانَ شَيْءٍ“ کے اندر کیوں داخل کیا۔
کہتے ہیں اگر ہم آپ کی بات مان لیں کہ مثلاً قصرِ تعین کا مقام تھا مولانا، مخاطب متردد تھا دو صفات کے اندر، تو جو بھی ایک صفت متکلم ثابت کرے گا احتمال یہ ہے کہ دوسری کی جگہ اس نے کیا کیا ہے؟ ثابت کیا ہے، جو بھی صفت مثلاً وہ متردد تھا کہ زید پتہ نہیں شاعر ہے یا پتہ نہیں کاتب ہے۔ تو اب جب آپ کہتے ہیں ”مَا زَيْدٌ إِلَّا شَاعِرٌ“، تو آپ نے زید کو کس میں بند کیا؟ شاعری میں بند کیا۔ تو آپ نے زید کے لیے ثابت کیا شاعری کو کس کی جگہ پر؟ کتابت کی، کیونکہ احتمال کتابت کا بھی تو تھا کہ شاید زید کیا ہو؟ کاتب ہو۔ تو اگر ہم تسلیم کر لیں کہ یہ قصرِ تعین داخل ہے کس کے اندر؟ ”مَكَانَ شَيْءٍ“ والی صورت کے اندر کیونکہ احتمال تو تھا دوسرے وصف کا بھی، تو اس کی جگہ آپ نے پہلا وصف ثابت کر دیا۔
تو کہتے ہیں تو یہ بات بھی مخفی نہیں کہ یہ ”التَّخْصِيصُ بِشَيْءٍ دُونَ شَيْءٍ“ کے اندر بھی داخل ہے، کیونکہ جب آپ ایک صفت ثابت کر دیں گے تو یوں کہیں گے ایک صفت ثابت کی نہ کہ دوسری صفت ثابت کی، تو ایک صفت کی جگہ کہنا بھی صحیح ہے اگر، تو نہ کہ ایک صفت یہ کہنا بھی صحیح ہے۔
چنانچہ کہتے ہیں اسی لیے علامہ سکاکی نے اس کو کس کے اندر داخل کیا؟ ”دُونَ شَيْءٍ“ کے اندر داخل کیا، اور ”دُونَ شَيْءٍ“ کے انہوں نے دو افراد بنائے بھئی: ایک وہ جس کے اندر ازالہ ہو اشتراکِ حقیقی کا، اور ایک وہ جس میں ازالہ ہو اشتراکِ احتمالی کا، اور دونوں کا نام انہوں نے قصرِ افراد رکھا، یعنی الگ انہوں نے کوئی قسم قصرِ تعین بنائی ہی نہیں۔ تو انہوں نے اس کو داخل کیا ”دُونَ شَيْءٍ“ والی صورت میں اور الگ نام بھی نہیں رکھا بھئی۔
جبکہ مصنف نے کیا کیا؟ اس کو کس صورت میں داخل کیا؟ ”مَكَانَ شَيْءٍ“ کے اندر داخل کیا، اور پھر ”مَكَانَ شَيْءٍ“ میں تو قصرِ قلب بھی تھا، تو اس کو قصرِ قلب کے تحت نہیں رکھا بلکہ کیا کیا؟ اس کا الگ باقاعدہ نام رکھ دیا۔
اس کے بعد مصنف نے دو شرائط ذکر کیں بھئی کس میں؟ ”قَصْرُ الْمَوْصُوفِ عَلَى الصِّفَةِ“ کی، قصرِ صفت کی شرطیں نہیں ہیں بلکہ کس کی ہیں؟ ”قَصْرُ الْمَوْصُوفِ عَلَى الصِّفَةِ“ کی۔ کہتے ہیں ”قَصْرُ الْمَوْصُوفِ عَلَى الصِّفَةِ“ افراد کے لیے جو آئے اس کے اندر شرط ہے کہ دونوں وصف آپس میں متنافیین نہ ہوں، جبکہ ”قَصْرُ الْمَوْصُوفِ عَلَى الصِّفَةِ“ جو قلب کے لیے آئے اس میں شرط کیا ہے کہ دونوں صفات آپس میں متنافی ہوں، متنافی ہوں۔
اور پھر علامہ تفتازانی نے آپ کو بتلایا کہ یہ دو شرط لگانا قصرِ قلب کے اندر کہ دونوں صفات آپس میں منافی ہوں، یہ درست نہیں ہے بھئی۔ اسی لیے صاحبِ مفتاح علامہ سکاکی نے اس شرط کو ذکر نہیں کیا، ان کے نزدیک یہ شرط معتبر نہیں۔ وہ یہ نہیں کہتے کہ قصرِ قلب میں دونوں صفات آپس میں منافی ہوں بلکہ ان کے نزدیک چاہے منافی ہوں یا منافی نہ ہوں۔
اس لیے کہ اگر یہ شرط مان لی جائے مصنف کی تو اس جیسی مثالیں خارج ہو جائیں گی تینوں قسموں سے۔ مثلاً آپ کیا کہتے ہیں؟ مخاطب کا اعتقاد تھا زید کاتب ہے، آپ نے کہا ”مَا زَيْدٌ إِلَّا شَاعِرٌ“، تو آپ نے قلب کیا۔ تو یہ حالانکہ قصرِ قلب میں داخل ہونا چاہیے تھا لیکن آپ کی شرط کی وجہ سے اب یہ اس میں داخل نہیں ہو رہا، کیوں؟ کیونکہ آپ نے کیا کہا تھا کہ دونوں صفات آپس میں منافی ہوں، اور کتابت اور شاعری تو منافی نہیں، تو یہ معلوم ہوا قصرِ قلب میں سے نہیں، اور قصرِ افراد بھی نہیں کیونکہ مخاطب اشتراک کا تو قائل ہی نہیں، قصرِ تعین بھی نہیں کیونکہ اس کو تردد بھی نہیں، تو یہ تینوں قسموں سے خارج ہوئی۔
اس پر بعض لوگوں نے یہ جواب دینے کی کوشش کی، اس کو بھی رد کر دیا، علامہ تفتازانی فرماتے ہیں کہ یہ بھی نہ کہا جائے کہ یہ حسن کی شرط ہے، اور یہ بھی نہ کہا جائے کہ اس سے مراد منافات فی اعتقاد المخاطب ہے۔ بعضوں نے کیا کہا کہ مصنف نے یہ جو شرط لگائی کہ دونوں وصف آپس میں منافی ہوں یہ قصرِ قلب کے حسن کے لیے ہے، جب یہ شرط پوری ہوگی تو وہ قصرِ قلب حسن ہے، اگر یہ پوری نہیں تو حسن نہیں۔ کہتے ہیں نہیں یہ بات بھی درست نہیں، پہلی بات تو یہ ہے کہ حسن کی قید آپ کہاں سے لگا رہے ہیں بھئی؟ یہ کلام کے اندر تو کوئی نہ صراحۃً ہے نہ اشارۃً یہ چیز موجود ہے۔ دوسرا ”مَا زَيْدٌ إِلَّا شَاعِرٌ“ میں کہتا ہوں کس کے مقابلے میں جبکہ وہ کس چیز کا قائل تھا مخاطب؟ زید کاتب، میں نے اس کا عکس کیا اور دونوں صفات میں منافات بھی نہیں اور اس کے باوجود یہ قصرِ قلب ہے اور حسن ہے، کوئی اس کو غیر حسن نہیں کہتا۔
دوسری بات آپ نے کیا کہی کہ منافات فی نفس الامر نہیں مراد کہ خارج میں دو صفات جمع نہ ہو سکیں بلکہ یہ جو منافات ذکر کی اس سے کیا مراد ہے؟ کہ مخاطب کے اعتقاد میں ان دو صفات میں کیا ہونی چاہیے؟ منافات ہونی چاہیے، یعنی ایک کا اثبات کر رہا ہو اور ایک کی نفی کر رہا ہو تو ایک مثبت ایک منفی تو دونوں کیا ہوئیں؟ دونوں میں آپس میں منافات۔ تو خارج کا اعتبار نہیں، تو اب یہ صورت بھی داخل ہو گئی ”مَا زَيْدٌ إِلَّا شَاعِرٌ“، کیونکہ مخاطب کتابت کا اثبات کر رہا تھا اور شاعری کی نفی، اگرچہ نفس الامر میں دونوں میں منافات نہیں۔
کہتے ہیں یہ بات بھی درست نہیں ہے، کیونکہ یہ تو پہلے سے ہی پتہ چل چکے ہیں جب آپ نے تعریف کی تھی مصنف نے کیا کہا تھا کہ قصرِ قلب میں کیا ہوتا ہے، مخاطب کس چیز کا قائل ہوتا ہے؟ عکس کا قائل ہوتا ہے۔ جب عکس کا قائل ہے تو اس سے پتہ چل گیا کہ اس کے اعتقاد میں منافات ہے، اعتقاد میں کیا ہے؟ منافات، کہ وہ کاتب معلوم ہوا عکس کا قائل ہے، کتابت ثابت کر رہا ہے صرف اور شاعری کو ثابت نہیں کر رہا، تو ایک کو ثابت کر رہا ہے، ایک کی نفی کر رہا ہے، دونوں میں آپس میں کیا آیا؟ منافات۔ تو یہ پہلے ہی پتہ چل چکا تھا۔
نیز دوسری وجہ کہ آپ نے کیا کہا؟ منافات فی نفس الامر نہیں مراد بلکہ منافات فی اعتقاد المخاطب مراد ہے، تو کہتے ہیں پھر تو مصنف نے ایضاح کے اندر باقاعدہ علامہ سکاکی پر اعتراض کیا، مصنف نے اپنی تلخیص کی خود ہی شرح لکھی ایضاح، اور اس کے اندر اس شرط کے تحت وہ لکھتے ہیں کہ علامہ سکاکی نے یہ شرط نہیں لگائی حالانکہ انہیں بھی یہ شرط لگانی چاہیے تھی، لگانی چاہیے تھی۔ تو اگر اس سے منافات فی اعتقاد المخاطب لیا جائے تو اس کے تو علامہ سکاکی بھی قائل ہیں، تو پھر تو مصنف کا اعتراض ہی نہیں بنتا تھا، ہاں البتہ منافات فی الخارج کے وہ قائل نہیں ہیں، اسی وجہ سے مصنف نے ان پر کیا کیا؟ اعتراض کیا۔ معلوم ہو مصنف کے نزدیک منافات فی نفس الامر ہونا چاہیے تھا۔
اور پھر مصنف نے علت بھی کہتے ہیں بیان کی ہے بھئی کہ منافات کیوں ہونی چاہیے تاکہ جیسے ہی ایک کی نفی کریں خود بخود... جیسے ہی ایک کا اثبات کریں خود بخود دوسرے کی نفی کا علم ہو جائے، جیسے ہی آپ زید کے لیے قیام ثابت کریں خود بخود کس کی نفی ہو جائے؟ قعود کی خود بخود نفی ہو جائے، یہ دلیل انہوں نے ذکر کی دونوں صفات اس لیے منافات ان میں ہونی چاہیے۔ تو اس کو بھی رد کیا شارح نے۔
اس کے بعد قصرِ تعین کے بارے میں بتلایا کہ یہ عام ہے، قصرِ افراد کے اندر تو دونوں صفات کے اندر منافات نہیں ہونی چاہیے، قصرِ قلب کے اندر دونوں صفات کے اندر منافات ہونی چاہیے، اور قصرِ تعین عام ہے، منافات ہو آپس میں یا منافات نہ ہو۔
اس کے بعد قصر کے کئی طریقے ذکر کیے انہوں نے، چار طریقے یہاں ذکر کریں گے بھئی، چار طریقے۔ پہلا طریقہ ہے عطف کے ساتھ، عطف کس کے ذریعے؟ ”لَا“، ”بَلْ“ اور ”لَكِنْ“ کے ساتھ۔ دوسرا طریقہ ہے نفی اور استثناء کے ساتھ۔ تیسرا طریقہ ہے ”إِنَّمَا“ کے ساتھ۔ اور چوتھا طریقہ تقدیم کے ساتھ۔
عطف کی مثال مولانا، تو عطف کے لیے بات اب عطف کا... عطف کے ساتھ قصر آتا ہے، اس کو ذکر کریں گے۔ تو یہ کبھی قصر الموصوف کی مثال ذکر کریں گے اور کبھی قصر الصفت کی مثال۔ اور قصر الموصوف میں وہ دو شرطیں بھی... کا بھی اعتبار کرنا ہے آپ نے، قصر الموصوف میں افراد ہو تو پھر منافات نہ ہو، اور اگر قلب ہو تو منافات ہو۔ لیکن قصر الصفت کے اندر یہ قید معتبر نہیں ہے، تو اس لیے قصر الموصوف کی افراد کی الگ مثال ذکر کیا کریں گے اور قصرِ قلب کی الگ ذکر کریں گے، لیکن قصر الصفت کے اندر ان دونوں کی الگ مثال ذکر نہیں کریں گے، وہاں علامہ تفتازانی بتلا دیں گے کہ یہ افراد بھی بن سکتا ہے اور قصرِ قلب بھی بن سکتا ہے، مخاطب کو دیکھو، اگر وہ اشتراک کا قائل ہے تو افراد بن جائے گا، اگر وہ عکس کا قائل ہے تو قلب بن جائے گا۔
تو دیکھیے انہوں نے پہلے مثال ذکر کی ”زَيْدٌ شَاعِرٌ لَا كَاتِبٌ“ یا ”مَا زَيْدٌ كَاتِبًا بَلْ شَاعِرٌ“، تو یہ مثالیں ذکر کیں۔ تو شاعری اور کتابت جمع ہو سکتی ہیں، تو یہ کس کی مثال ہوئی؟ قصر الموصوف کی بات چل رہی ہے نا، تو یہ قصرِ افراد ہوا۔ اور ”زَيْدٌ قَائِمٌ لَا قَاعِدٌ“، تو قیام اور قعود جمع ہو سکتے ہیں؟ جمع نہیں ہو سکتے، تو یہ کس کی مثال ہوئی؟ قصرِ قلب کی مثال ہوئی۔
اس پر ایک اشکال بھی ہوا، اس کو بھی علامہ تفتازانی نے ذکر کیا کہ بھئی جب آپ نے شرط لگا دی کہ دونوں صفات آپس میں منافی ہونی چاہییں، تو بس ایک کا اثبات کر دو، دوسری خود بخود نفی ہو جائے گی تو اس کو ذکر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جواب دیا کہتے ہیں اس کا فائدہ یہ ہے کہ مخاطب کی غلطی پر تنبیہ ہو جائے گی۔ اگر آپ اس کو ذکر نہیں کریں گے تو ایک چیز کا اثبات بھی ہو گیا، دوسرے کی نفی بھی ہو گئی، لیکن مخاطب کی غلطی پر تنبیہ نہیں ہوگی۔ لیکن جب آپ نے کہا زید کھڑا ہی ہے، بیٹھا نہیں، تو معلوم ہوا یہ بیٹھا نہیں یہ تو پہلے سے معلوم تھا، پھر آپ اس کو ذکر کر رہے ہیں، معلوم ہوا مخاطب کا اعتقاد یہ ہے کہ وہ کیا ہے؟ بیٹھا ہوا ہے، تو اب آپ اس کو رد کر رہے ہیں۔
اور قصر الصفت کی مثال انہوں نے ذکر کی ”زَيْدٌ شَاعِرٌ لَا عَمْرٌو“، زید شاعر ہے نہ کہ عمرو، تو اب اس کو افراد کی مثال بھی بنا سکتے ہیں اور قلب کی بھی۔ اگر وہ اشتراک کا قائل تھا کہ زید اور عمرو دونوں شریک ہیں کس کے اندر؟ شاعری میں، تو یہ قصرِ افراد۔ اور اگر اس کا یہ خیال تھا کہ عمرو شاعر ہے، زید شاعر نہیں، تو یہ قصرِ قلب بن جائے گا۔
اور قصرِ تعین کی مثالیں نہیں ذکر کر رہے بھئی، کیوں؟ اس لیے کہ وہ عام ہے، اس لیے کہ وہ دونوں میں... اس میں منافات تو ہے نہیں، تو دونوں کی جس مثال کو بھی چاہیں قصرِ تعین کی بنا دیں، وہ قصرِ تعین بھی بن جائے گی۔
دوسرا طریقہ مولانا نفی اور استثناء کا ہے، جیسے آپ کہتے ہیں قصرِ افراد کے اندر، وہی طریقہ مولانا، دوسرا طریقہ، پہلا کیا تھا؟ عطف، اور عطف میں پھر کتنی قسمیں تھیں؟ قصر الموصوف اور ایک قصر الصفت۔ قصر الموصوف کے اندر وہ دو شرطیں تھیں تو کتنی مثالیں ذکر کیں؟ دو مثالیں۔ اور قصر الصفت میں وہ شرط نہیں ہے تو دو مثالیں نہیں ذکر کیں، ایک ہی مثال۔ یہاں بھی اسی طرح کریں گے، نفی اور استثناء یا قصر الموصوف میں ہوگا یا قصر الصفت میں، قصر الموصوف میں ہو تو کتنی مثالیں ذکر کریں گے؟ دیکھیے وہاں ”كَقَوْلِكَ: مَا زَيْدٌ إِلَّا شَاعِرٌ“، اور قلباً کیا کہیں گے؟ ”مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ“ کہ دونوں صفات متنافی ہیں۔
اور تیسرا طریقہ قصر کا مولانا ”إِنَّمَا“ ہے، ”إِنَّمَا“۔ تو قصرِ افراد میں کیا کہیں گے آپ مولانا قصر الموصوف میں؟ ”إِنَّمَا زَيْدٌ كَاتِبٌ“، منافات نہیں ہونی چاہیے نا، کس کی نفی کر رہے ہیں؟ شاعری کی، اور کتابت اور شاعری میں منافات نہیں ہے۔ اور قلب کے اندر ایسے دو وصف ذکر کریں گے جیسے ”إِنَّمَا زَيْدٌ قَائِمٌ“۔
اس کے بعد دلائل الاعجاز کی بات ذکر کی کہ وہاں شیخ عبدالقاہر وہ ذکر کرتے ہیں کہ ”إِنَّمَا“ اور ”لَا“ عاطفہ یہ صرف قصرِ قلب کے لیے آتے ہیں، قصرِ افراد کے لیے نہیں آتے، اور البتہ مصنف کے نزدیک یہ قصرِ قلب کے لیے بھی آتے ہیں اور قصرِ افراد کے لیے بھی، اسی لیے دونوں کی مثالیں انہوں نے ذکر کر دیں۔
اب یہ ”إِنَّمَا“ کیوں فائدہ دیتا ہے قصر کا؟ کہتے ہیں اس لیے کہ یہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے معنی کو متضمن ہوتا ہے، یعنی ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے معنی میں نہیں ہوتا بلکہ ان کے معنی کو متضمن ہوتا ہے، یعنی ہر اعتبار سے یہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کی طرح نہیں ہے، اسی وجہ سے ہر وہ کلام جہاں ”مَا“ اور ”إِلَّا“ آئے وہاں ”إِنَّمَا“ کا لانا یہ ضروری نہیں کہ ”إِنَّمَا“ کا لانا بھی صحیح ہو۔
تو اس کے بعد چونکہ اختلاف آیا ”إِنَّمَا“ کے اندر، بعض علماء نے کہا یہ قصر کا فائدہ دیتا ہے، بعضوں نے کہا یہ قصر کا فائدہ نہیں دیتا، تو اختلاف کی وجہ سے اب مصنف یہ بات ذکر کرنے لگ پڑے کہ یہ قصر کا فائدہ دیتا ہے، اور اس کے لیے انہوں نے تین دلائل ذکر کیے۔
ایک دلیل کیا ذکر کی؟ قولِ مفسرین ذکر کیا، کہ مفسرین کہتے ہیں بھئی ”إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ“ یہ اس کا معنی ہے ”مَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا الْمَيْتَةَ“۔ تو دیکھا انہوں نے ”إِنَّمَا“ کے ساتھ جو آیت ہے اس کا ترجمہ کس کے ساتھ کیا؟ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ۔ اور کہتے ہیں نیز یہ معنی رفع کی قرات کے مطابق بھی ہے، رفع والی قرات میں بھی دونوں معرفہ بن جاتے تھے تو کیا آ جاتا تھا؟ قصر، تو اس میں بھی ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ ترجمہ کر کے بتلایا یہاں بھی قصر ہے، تو دونوں میں قصر آیا تو ایک قرات کیا ہوئی؟ دوسری کے موافق ہو گئی، موافق ہو گئی۔
تو یہاں تین قرائتیں تھیں مولانا: ایک یہ ”إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ“، ایک تھا ”إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ“، اس صورت میں ”مَا“ کون سا ہوگا؟ موصولہ، اور اول صورت میں ”مَا“ کافہ، اور ہماری بحث اس وقت ”مَا“ کافہ میں چل رہی ہے کیونکہ ”إِنَّمَا“ میں ”مَا“ کون سا ہوتا ہے؟ ”مَا“ کافہ ہوتا ہے۔ تو دیکھا ”مَا“ کافہ والی قرات مطابق ہوئی ”مَا“ موصولہ والی قرات کے۔
اور ایک تیسری قرات بھی ہے ”إِنَّمَا حُرِّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ“، تو یہاں پر مولانا ”حُرِّمَ“ مجہول پڑھا اور ”الْمَيْتَةُ“ کو نائب فاعل بنایا۔ مصنف نے کہا بعض لوگوں نے... تو یہاں ان کی کون سی مراد ہے بھئی، کون سی قرات؟ ”حَرَّمَ“ کو معروف ہی پڑھنا ہے اور ”الْمَيْتَةَ“ کو منصوب اور مرفوع، یہ دو قرائتیں مراد ہیں۔ وہ تیسری قرات جس میں ”الْمَيْتَةُ“ مرفوع ہے لیکن ساتھ ساتھ ”حُرِّمَ“ بھی کیا ہے؟ فعلِ مجہول ہے، وہ مراد نہیں ہے یہاں پر۔ تو البتہ بعضوں نے وہ سمجھے شاید یہ رفع والی قرات سے وہ قرات مراد ہے، اور انہوں نے پھر اعتراض کیا کہ بھئی آپ نے ”إِنَّمَا حُرِّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ“ کے اندر ”مَا“ موصولہ کیوں مراد لیا، اسے آپ نے ”مَا“ کافہ کیوں نہیں مراد لیا؟ حالانکہ امام زجاج کس چیز کے قائل ہیں کہ اس کو ”مَا“ کافہ بھی بنا سکتے ہیں۔ کہتے ہیں بھئی اس سے بحث ہی نہیں، ہماری بحث کس سے ہے؟ دوسری سے، اور نیز اس کے اندر بھی ویسے ہم ذکر کر دیتے ہیں کہ وہاں پر بھی ”مَا“ کو موصولہ بنانا بہتر ہے، کیوں؟ اس لیے کہ ”إِنَّ“ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے، اور اصل اس کے اندر ہے کہ اس کو عمل کرنا چاہیے، اور ”مَا“ کو موصولہ بناؤ گے تو یہ عامل بنے گا، اگر ”مَا“ کو کافہ بنا دو گے تو ”مَا“ تو اس کو عمل سے روک دے گا تو یہ اپنی اصل سے خارج ہو جائے گا، تو اس کو اپنی اصل پر برقرار رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
دوسری دلیل یہ ذکر کی مولانا کہ ”إِنَّمَا“ کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ قصر کا، دوسری دلیل کہتے ہیں کہ نحویوں کے اس قول کی وجہ سے کہ ”إِنَّمَا“ آتا ہے مذکور کے اثبات کے لیے اور غیر مذکور کی نفی کے لیے، یہ کلام بتلا رہا ہے کہ ”إِنَّمَا“ قصر کے لیے آتا ہے کیونکہ قصر کے اندر مذکور کا اثبات ہوتا ہے اور ما سوا کی نفی ہوتی ہے۔
جی، تیسری دلیل اب بتلائیں گے آپ کو: ”وَلِصِحَّةِ انْفِصَالِ الضَّمِيرِ مَعَهُ“ ”أَيْ: مَعَ إِنَّمَا“۔ تیسری دلیل یہ کہ ”إِنَّمَا“ کے بعد ضمیرِ منفصل کا لانا صحیح ہے۔ ”إِنَّمَا“ کے بعد ضمیرِ منفصل کا لانا صحیح ہے۔ ”مَعَهُ“ ”أَيْ: مَعَ إِنَّمَا“، ضمیر کا مرجع بتلایا۔ مثال ذکر کی: ”نَحْوُ: إِنَّمَا يَقُومُ أَنَا“۔ ”إِنَّمَا يَقُومُ أَنَا“، تو دیکھا ترکیب یہ ہوگی مولانا: ”إِنَّ“ حرف از حروفِ مشبہ بالفعل، ”مَا“ کافہ، ”يَقُومُ“ فعل، ”أَنَا“ ضمیر مرفوع محلاً فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہوا، ترکیب یہ ہوئی۔ سمجھ میں آئی بھئی؟ تو ”أَنَا“ فاعل ہے ”يَقُومُ“ کے لیے۔
تو دیکھا ضمیرِ منفصل آئی، اور یاد رکھو کلامِ عرب کے اندر اصل یہ ہے کہ ضمیرِ متصل استعمال کی جائے، ضمیر کو منفصل لانا ان کے ہاں جائز ہی نہیں ہے، الا کوئی مجبوری ہو تو پھر ضمیرِ منفصل لا سکتے ہیں ورنہ نہیں لا سکتے، متصل لے کر آؤ کیونکہ کلام کیا ہے؟ عرب کا کلام مختصر ہے، وہ مختصر کلام پسند کرتے ہیں، تو ضمیرِ منفصل کی صورت میں کلام کیا ہو جاتا ہے؟ لمبا ہو جاتا ہے۔ تو جب تک ممکن ہو متصل لاؤ، جب کوئی مجبوری آ جائے پھر اجازت ہے کس چیز کے لانے کی؟ منفصل کے لانے کی۔
مثال کے طور پر ضمیر کو آپ مقدم کرنا چاہتے ہیں فعل پر، جب مقدم کرنا ہے اب تو لازمی بات ہے انفصال ہی کرنا پڑے گا، متصل بھی ہو اور مقدم بھی ہو ایسا نہیں ہو سکتا۔ ”ضَرَبْتُ“ کے اندر فعل، ضمیر فاعل، تو یہ ”ضَرَبَ“ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ اب آپ اس کو مقدم کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس کو کیا کرنا پڑے گا؟ ”أَنَا ضَرَبْتُ“، تو لازمی بات ہے ”أَنَا“ کو اس میں سے کیا کرنا پڑے گا؟ نکالنا پڑے گا، منفصل لانا پڑے گا۔
تو ”إِنَّمَا“ کے بعد ضمیر... تو ضمیرِ منفصل ہمیشہ کس وجہ سے لائی جاتی ہے؟ کسی مجبوری کی وجہ سے، اور وہ مجبوری کیا؟ یا تو مثلاً ضمیر مقدم کرنی پڑ جائے، یا اس وجہ سے کہ ضمیر کو عامل سے آپ جدا کر دیتے ہیں۔ ضمیر کو کس سے؟ عامل سے آپ جدا کر دیتے ہیں کسی غرض کی وجہ سے، اور یہاں تقدیم تو ہے نہیں، ”أَنَا“ ”يَقُومُ“ پر مقدم کیا آپ نے؟ نہیں، معلوم ہوا یہاں کسی اور غرض کی وجہ سے فاصل لے کر آئے ہیں، درمیان میں کیا ہے؟ کوئی فاصل موجود ہے تو اس وجہ سے آپ نے اس کو کیا کیا؟ جدا کیا۔ تو معلوم ہوا یہ کلام اس معنی میں ہے: ”مَا يَقُومُ إِلَّا أَنَا“۔ تو دیکھا ”إِلَّا“ معلوم ہوا یہاں ”إِلَّا“ مراد تھا، ”إِلَّا“ کے ذریعے قصر دینا مراد تھا اس لیے ہم نے ضمیر کو کیا کر دیا؟ منفصل لے کر آئے، کیونکہ ”إِلَّا“ کی وجہ سے اب ضمیر فعل کے ساتھ مل نہیں سکتی، درمیان میں فاصلہ آ گیا ہے۔ تو ”إِنَّمَا“ کے بعد ضمیرِ منفصل کا آنا یہ دلیل ہے اس بات کی کہ ”إِنَّمَا“ کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ قصر کا فائدہ دیتا ہے۔
”فَإِنَّ الِانْفِصَالَ إِنَّمَا يَجُوزُ عِنْدَ تَعَذُّرِ الِاتِّصَالِ“، اس لیے کہ انفصال اسی وقت جائز ہے جبکہ اتصال متعذر ہو جائے، ممکن نہ رہے، ”وَلَا تَعَذُّرَ هَاهُنَا“، اور یہاں پر تو کوئی تعذر نہیں، ”إِلَّا بِأَنْ يَكُونَ الْمَعْنَى: مَا يَقُومُ إِلَّا أَنَا“، مگر یہ کہ معنی یہ ہو جائے ”مَا يَقُومُ إِلَّا أَنَا“، ”فَيَقَعُ بَيْنَ الضَّمِيرِ وَعَامِلِهِ فَصْلٌ لِغَرَضٍ“، تو اس صورت میں ضمیر اور اس کے عامل میں کیا واقع ہو جائے گا؟ فصل واقع ہوا کسی غرض کی وجہ سے، اس وجہ سے کیا کر سکتے ہیں؟ جدا کر سکتے ہیں ضمیر کو، ورنہ تو ضمیر کو ہم جدا ہی نہیں کر سکتے تھے۔ تو معلوم ہوا یہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے معنی میں ہے ”إِنَّمَا“، کیونکہ اس کے بعد کیا ہے؟ ضمیرِ منفصل کو لانا جائز ہے۔
اس پر ایک اشکال ہوتا ہے مولانا ”مَا يَقُومُ إِلَّا أَنَا“ یا ”إِنَّمَا يَقُومُ أَنَا“، کہ بھئی یہ ”أَنَا“ ”يَقُومُ“ کے لیے کیسے فاعل بنے گی؟ ”يَقُومُ“ تو ہے فعلِ غائب اور ”أَنَا“ تو ہے ضمیرِ متکلم، تو فعلِ غائب کے لیے ”أَنَا“ ضمیرِ متکلم کیسے فاعل بن سکتی ہے؟ اعتراض سمجھ میں آیا بھئی؟ اس کے لیے تو ”هُوَ“ ضمیر بن سکتی ہے، ”أَنَا“ تو نہیں بن سکتی۔
تو اس کا ایک جواب مولانا علامہ وہ ہے جو علامہ تفتازانی ذکر کرتے ہیں مطول کے اندر، وہ فرماتے ہیں کہ ہمیں تسلیم نہیں کہ ”يَقُومُ“ فعلِ غائب ہے، بلکہ یہ کیا ہے؟ فعلِ متکلم ہے، فعلِ... ”يَقُومُ“ آپ نے کیا پڑھا ہے فعلِ غائب؟ کہتے ہیں نہیں بھئی ”يَقُومُ“ فعلِ غائب نہیں ہے بلکہ کون سا ہے؟ فعلِ متکلم۔ کہتے ہیں بھئی فعل کے غائب اور فعل کا متکلم کے لیے ہونے کا پتہ کس سے چلتا ہے؟ فاعل سے، اگر فاعل غائب تو ہم کہتے ہیں فعلِ غائب، اگر فاعل متکلم ہو تو کیا کہتے ہیں؟ فعلِ متکلم، اور یہاں فاعل غائب ہے یا متکلم ہے؟ تو معلوم ہوا یہ فعلِ متکلم ہے، یہ فعلِ غائب ہے ہی نہیں۔ ایک جواب ہوا۔
دوسرا جواب کہ یہاں بھئی دراصل ”أَنَا“ جو ہے فاعل نہیں ”مَا يَقُومُ إِلَّا أَنَا“ کے اندر، بلکہ اصل میں فاعل ہے ”أَحَدٌ“ یہاں بھئی، مستثنیٰ منہ محذوف ہے: ”مَا يَقُومُ أَحَدٌ إِلَّا أَنَا“، تو مستثنیٰ منہ فاعل ہے اور ”أَنَا“ ضمیر کا اس سے استثناء ہوا۔
تیسرا جواب یہ بھی دے سکتے ہیں مولانا کہ ضمیرِ منفصل جو ہے اسمِ ظاہر کے درجے میں ہوتی ہے، آپ نے نحو میں جامی میں جا بجا پڑھا ہوگا، علامہ جامی فرماتے ہیں ضمیرِ منفصل کس کے درجے میں ہوتی ہے؟ اسمِ ظاہر کے درجے میں ہوتی ہے، اور ”يَقُومُ“ کے لیے اسمِ ظاہر فاعل آ سکتا ہے یا نہیں؟ ”يَقُومُ زَيْدٌ“ کہہ سکتے ہیں یا نہیں کہہ سکتے؟ جب وہ آ سکتا ہے تو ضمیرِ منفصل بھی اسمِ ظاہر کے درجے میں ہے تو یہ بھی اس کے لیے فاعل بن سکتی ہے۔
”ثُمَّ اسْتَشْهَدَ عَلَى صِحَّةِ هَذَا الِانْفِصَالِ بِبَيْتِ مَنْ هُوَ مِمَّنْ يُسْتَشْهَدُ بِشِعْرِهِ“، پھر کہتے ہیں مصنف نے کیا کہا مولانا، کیا دعویٰ ذکر کیا؟ ”إِنَّمَا“ قصر کے لیے آتا ہے، اس کے لیے کیا دلیل ذکر کی؟ کیونکہ ”إِنَّمَا“ کے بعد ضمیرِ منفصل کا لانا صحیح ہے، یہ دلیل ہے اس بات کی کہ ”إِنَّمَا“ قصر کے لیے ہے۔ تو اب یہ مولانا دلیل پر پھر دلیل ذکر کر رہے ہیں بھئی، آپ نے دلیل کیا ذکر کی کہ ”إِنَّمَا“ کے بعد ضمیرِ منفصل کا لانا جائز ہے، کہاں پر ہے بھئی لانا جائز؟ ہمیں اس کی کیا دلیل ہے آپ کے پاس؟ تو دلیل کے طور پر فرزدق کا شعر پیش کر رہے ہیں جو پہلی صدی کے شاعر ہیں مولانا، اور پہلی صدی کے شعراء تک کا کلام جو ہے وہ بطورِ استشہاد کے کلامِ عربی میں، نحو وغیرہ میں اس کو پیش کیا جاتا ہے، بعد کے شعراء کے کلام کو ذکر نہیں کیا جاتا۔ تو اسی لیے تو استشہاد فرزدق وغیرہ کے شعر سے کیا جا سکتا ہے، بعد والے جو شعراء ہیں ان کے کلام سے استشہاد، دلیل کے طور پر ان کو ذکر نہیں کیا جاتا۔ یہی بات کر رہے ہیں، پھر مصنف نے استشہاد کیا مولانا اس انفصال کے صحیح ہونے پر اس شخص کے شعر سے جو ان لوگوں میں سے ہے جس کے شعر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ استشہاد کیا جاتا ہے یعنی بطورِ دلیل کے اس کو ذکر کیا جاتا ہے۔
”وَلِهَذَا صَرَّحَ بِاسْمِهِ“، اسی وجہ سے مصنف نے نام کی بھی تصریح کر دی کہ یہ میں کس کا شعر ذکر کرنے لگا ہوں، یہ کوئی عام شعر نہیں ہے بلکہ کس کا ہے؟ فرزدق کا ہے۔ ”فَقَالَ: قَالَ الْفَرَزْدَقُ:“ شعر:
”أَنَا الذَّائِدُ“
”مِنَ الذَّوْدِ وَهُوَ الطَّرْدُ“، ذائد کا معنی ہے دفاع کرنے والا۔ ذائد ”ذَوْدٌ“ سے ہے، ”وَهُوَ الطَّرْدُ“، طرد کا کیا معنی؟ دور کرنا، دفاع کرنا۔ میں ہی دفاع کرنے والا ہوں، ”الْحَامِي“، حامی کا معنی حفاظت کرنے والا۔ ”الذِّمَارَ“، ”أَيِ: الْعَهْدَ“، ذمار کس کو کہتے ہیں؟ عہد کو کہتے ہیں، عہد کو کہتے ہیں۔ عہد کو کیا کہتے ہیں بھئی؟ تو میں ہی دفاع کرنے والا ہوں ”الْحَامِي الذِّمَارَ“، اور میں ہی حفاظت کرنے والا ہوں عہد کی، یعنی جب کوئی وعدہ وغیرہ کر لوں تو اس کو کیا کرتا ہوں؟ پورا کرتا ہوں۔
”وَفِي الْأَسَاسِ“، تو یہ تو اس کا لغوی معنی، پھر بعد میں یہ مستعمل ہونے لگا لغت ہی میں دوسرے معنی میں، اور اساس کتاب میں ہے ”هُوَ الْحَامِي الذِّمَارَ“، کہ یوں کہتے ہیں عربی میں، کیا کہتے ہیں: ”هُوَ الْحَامِي الذِّمَارَ“؟ کب کہتے ہیں؟ ”إِذَا حَمَى مَا لَوْ لَمْ يَحْمِهِ لِيمَ وَعُنِّفَ“، جبکہ کوئی شخص حفاظت کرے اس چیز کی اگر اس کی وہ حفاظت نہ کرتا تو ملامت کیا جاتا اور برا بھلا کہا جاتا اس کو۔ تو جب کوئی شخص وہ حفاظت کرنے والا ہو ان چیزوں کی کہ جن کے یعنی وہ چیز جس کی حفاظت لازمی ہو اس کو ذمار کہتے ہیں۔ جو چیز، جس چیز کی حفاظت کیا ہو؟ لازمی ہو، اس کو ذمار کہتے ہیں، یعنی جس کی حفاظت نہ کرنے پر لوگ بھی اس کو کیا کہیں؟ برا بھلا کہیں۔ تو یہ کس سے ہے؟ ”مِنْ حَمَاهُ وَحَرِيمَهُ“، اس سے ہے مولانا۔ اس نے حفاظت کی اس کی اور اس کے گھر والوں کی۔ حریم الرجل کہتے ہیں اس گھر کے گھر والے بھئی، بیویاں، عورتیں وغیرہ۔ تو اس نے حفاظت کی اس کی یا اس نے حفاظت کی اپنی اور اپنے گھر والوں کی۔ تو گھر والوں کی حفاظت بھی کیا ہوتی ہے؟ ضروری ہوتی ہے۔
”وَإِنَّمَا يُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ أَنَا أَوْ مِثْلِي“
اور مدافعت کرتا ہوں، احساب حسب کی جمع، مراد عزتیں ہیں بھئی، وہ چیزیں جو قابلِ فخر ہوں وہ حسب کہلاتی ہیں۔ ان کی عزتوں کی مدافعت کرتا ہوں ”أَنَا“، کون؟ میں، یعنی میں ہی مدافعت کرتا ہوں ان کی عزتوں کی، ”أَوْ مِثْلِي“ یا میرے جیسے، میرے جیسے۔ تو بتلائیے مولانا، مدافعت کا حصر ”أَنَا“ میں ہو رہا ہے یا ”أَنَا“ کا حصر مدافعت عن احسابہم میں ہو رہا ہے؟ مدافعت کا حصر... ہاں، ”إِنَّمَا“ کے بعد جو ذکر ہوگا وہ مقصور ہوگا اور اس کے بعد جو ثانی آئے گا وہ کیا ہوگا؟ مقصور علیہ۔
تو شاعر یہ کہنا چاہتا ہے: ان کی عزتوں کی مدافعت میں ہی کرتا ہوں یا میرے جیسے ہی کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا۔ یہ معنی نہیں کہ میں انہیں کی عزتوں کی حفاظت کرتا ہوں، غیر کی عزتوں کی حفاظت نہیں کرتا۔ ”وَلَمَّا كَانَ غَرَضُهُ أَنْ يَخُصَّ الْمُدَافِعَ لَا الْمُدَافَعَ عَنْهُ“، جب غرض شاعر کی یہ تھی مولانا کہ وہ مدافع کی تخصیص کرے نہ کہ مدافع عنہ کی، بھئی دیکھو دفاع کرنے والا مدافع وہ کون ہے؟ ”أَنَا“، متکلم، اور مدافع عنہم کیا ہے؟ احساب جو ہے۔ تو کس کو کس میں بند کرنا چاہتا ہے؟ تخصیص کس کی کرنا چاہتا ہے؟ مدافع کو ”أَنَا“ میں بند کرنا چاہتا ہے، یعنی مدافعت میں ہی کرتا ہوں کوئی اور نہیں کرتا۔ تو یہ معنی جب اس کی غرض یہ تھی کہ وہ تخصیص کرے مدافع کی نہ کہ مدافع عنہ کی، ”فَصَلَ الضَّمِيرَ عَنْ عَامِلِهِ“، اسی لیے شاعر کیا لے کر آئے بھئی؟ جدا کیا ضمیر کو اس کے عامل سے۔ دیکھو ”يُدَافِعُ“ کا فاعل ”أَنَا“ ہے تو ”أَنَا“ کو کس سے؟ ”يُدَافِعُ“ سے کیا کر دیا؟ الگ کر دیا، اگر ساتھ رکھتے پھر تو ”أُدَافِعُ“ کہنا پڑتا، تو انہوں نے جدا کر دیا۔ ”وَأَخَّرَهُ“، اور اس کو کیا کر دیا؟ مؤخر کر دیا، ”إِذْ لَوْ قَالَ: وَإِنَّمَا أُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ، لَصَارَ الْمَعْنَى: أَنَّهُ يُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ لَا عَنْ أَحْسَابِ غَيْرِهِمْ“، اس لیے کہ اگر وہ یہ کہتا ”وَإِنَّمَا أُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ“، تو اس کا معنی یہ بن جاتا کہ وہ انہی کی عزتوں کی حفاظت کرتا ہے، غیر کی عزتوں کی حفاظت نہیں کرتا، ”وَهُوَ لَيْسَ بِمَقْصُودٍ“، حالانکہ یہ معنی یہاں مقصود نہیں اس لیے کہ شاعر فخر والی چیزیں ذکر کر رہا ہے اور یہ مبالغے کا مقام ہے اور یہاں پر تو یہ ہونا چاہیے کہ میں ہر ایک کی عزت کی کیا کرنے والا ہوں؟ حفاظت کرنے والا، یہ معنی نہیں کہ صرف اپنی قوم کی عزت کی حفاظت کرنے والا ہوں۔ تو اگر ”أُدَافِعُ“ کہہ دیتے تو معنی یہ ہوتا میں صرف اپنی قوم کی عزتوں کی حفاظت کرنے والا، اور یہ مقصود ہے؟ اس میں مبالغہ ہے یا اس میں مبالغہ ہے کہ میں ہر ایک کی کرنے والا ہوں حفاظت؟
”وَلَا يَجُوزُ أَنْ يُقَالَ: إِنَّهُ مَحْمُولٌ عَلَى الضَّرُورَةِ“، کہتے ہیں یہ بھی نہ کہا جائے کہ ”أَنَا“ کو اس لیے جدا کر دیا ”يُدَافِعُ“ سے کہ ضرورتِ شعری تھی، شعر کا وزن برابر نہیں رہتا تھا۔ اگر ہم کہتے ”وَإِنَّمَا أُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ وَمِثْلِي“ تو شعر کا وزن ہی خراب ہو جاتا بھئی، ”أَنَا“ کا ایک لفظ درمیان میں سے آپ اڑا رہے ہیں بھئی پورا۔ کہتے ہیں علامہ تفتازانی کہتے ہیں یہ بات بھی کہنا درست نہیں ہے کہ یہاں ضرورتِ شعری کی وجہ سے ”أَنَا“ کو منفصل لے کر آئے ہیں بھئی، اس لیے کہتے ہیں اگر آپ ”أُدَافِعُ“ کہہ دیتے تو پھر بھی ”أَنَا“ کو لانا درست تھا، بایں طور کہ ”أُدَافِعُ“ کے اندر ضمیر مؤکد بنا دیتے اور آگے ”أَنَا“ دوبارہ لا کر اس کی کیا بنا دیتے؟ تاکید بنا دیتے۔ تو آپ کا یہ کہنا کہ اگر ہم ”أُدَافِعُ“ کہہ دیتے تو پھر ”أَنَا“ لانا ممکن نہیں تھا، جب ”أَنَا“ لانا ممکن نہیں تھا تو وزن شعر کا خراب ہو جاتا، کہتے ہیں نہیں بھئی ”أُدَافِعُ“ کہہ دیتے پھر بھی ”أَنَا“ لانا صحیح تھا اور شعر کا وزن درست ہو سکتا تھا، لیکن شاعر نے ”أُدَافِعُ“ نہیں ذکر کیا بلکہ کیا ذکر کیا؟ ”يُدَافِعُ“ ذکر کیا۔
”لِأَنَّهُ كَانَ يَصِحُّ أَنْ يُقَالَ: إِنَّمَا أُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ أَنَا، عَلَى أَنْ يَكُونَ أَنَا تَأْكِيدًا“، اس لیے کہ صحیح ہے یہ کہنا بھی ”إِنَّمَا أُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ أَنَا“ اس طور پر کہ ”أَنَا“ کیا ہوتا؟ تاکید ہوتا۔ ”وَلَيْسَتْ مَا مَوْصُولَةً وَأَنَا خَبَرَهَا“، اور ”مَا“ موصولہ نہیں ہے اور ”أَنَا“ اس کی خبر نہیں ہے۔ بھئی کہتے ہیں یہ بھی نہ کہو کہ ”إِنَّ“ حرف از حروفِ مشبہ بالفعل اور ”مَا“ موصولہ، ”مَا“ کیا ہے؟ موصولہ، تو ”إِنَّمَا يُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ“، تو ”يُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِهِمْ“ پورا جملہ مل کر صلہ ہوا کس کا؟ ”مَا“ موصولہ کا، اور ”أَنَا أَوْ مِثْلِي“ اس کی کیا بن گئی؟ خبر بن گئی۔ کہتے ہیں یہ بھی نہ کہو، کیونکہ اس صورت میں یہ شعر ہماری بحث سے خارج ہو جائے گا کیونکہ ہماری بحث ”إِنَّمَا“ میں چل رہی ہے اور ”إِنَّمَا“ میں ”مَا“ کون سا ہوتا ہے؟ کافہ ہوتا ہے اور آپ نے کیا بنایا ”مَا“ کو؟ موصولہ بنایا۔ کہتے ہیں یہ دلیل بھی درست نہیں کہ ”مَا“ کیا ہے موصولہ بنا دو اور ”أَنَا“ کو کیا کر دو؟ خبر بنا دو، کہتے ہیں اس لیے کہ ”مَا“ سے کون مراد ہے؟ شاعر ہی مراد ہے نا، اپنا بتلا رہا ہے کہ عزتوں کی حفاظت کرنے والا کون ہے وہ؟ میں ہی ہوں۔ تو یہاں پر مقامِ فخر تھا اور مقامِ فخر کے اندر وہ اس ”مَا“ سے کون مراد ہے؟ شخص مراد ہے یا ذوی العقول میں سے مراد ہے یا غیر ذوی العقول میں سے مراد ہے؟ ذوی العقول میں سے مراد ہے، اور ذوی العقول کے لیے ”مَا“ نہیں لاتے بلکہ کیا لاتے ہیں؟ ”مَنْ“ لاتے ہیں۔ تو یہاں مقامِ فخر کے اندر یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ شاعر اپنے لیے وہ لفظ لے کر آئے جو کس کے لیے استعمال ہوتا ہے؟ غیر ذوی العقول کے لیے، تو اس ”مَا“ کو موصولہ بنانا بھی صحیح نہیں۔
”وَلَيْسَتْ مَا مَوْصُولَةً وَأَنَا خَبَرَهَا“، اور ”مَا“ موصولہ بھی نہیں ہے اور ”أَنَا“ اس کی خبر بھی نہیں ہے، ”إِذْ لَا ضَرُورَةَ فِي الْعُدُولِ عَنْ لَفْظِ مَنْ إِلَى لَفْظِ مَا“، اس لیے کہ کوئی ضرورت نہیں کہ عدول کیا جائے لفظِ ”مَنْ“ سے کس کی طرف؟ لفظِ ”مَا“ کی طرف۔
”وَمِنْهَا التَّقْدِيمُ“، قصر کا چوتھا طریقہ ہم پڑھ رہے ہیں مولانا: تقدیم۔ اول کیا پڑھا؟ عطف۔ ثانی نفی اور استثناء۔ اور تیسرا کیا پڑھا؟ ”إِنَّمَا“۔ اور چوتھا ہے تقدیم۔ ”وَمِنْهَا التَّقْدِيمُ“، ”أَيْ: تَقْدِيمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِيرُ“، دیکھا وہ ضابطہ میں نے آپ کو یاد کروایا تھا: تقدیم ما حقہ التاخیر یفید الحصر والقصر والتخصیص۔ یعنی وہ چیز جس کا حق تاخیر ہو اس کو مقدم کر دیا جائے تو یہ کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ حصر اور قصر کا اور تخصیص کا۔ ”كَتَقْدِيمِ الْخَبَرِ عَلَى الْمُبْتَدَأِ“، جیسے کہ خبر کو مقدم کر دینا مبتدا پر، ”أَوِ الْمَعْمُولَاتِ عَلَى الْفِعْلِ“، یا معمولات کو مقدم کر دینا فعل پر، فعل پر مقدم کر دینا۔
تو یاد رکھو خبر کو جب مبتدا پر مقدم کریں گے تو وہ کس چیز کا فائدہ دے گی؟ تخصیص کا اور قصر کا فائدہ دے گی، لیکن شرط یہ ہے کہ مبتدا نکرہ نہ ہو۔ مبتدا کیا ہو؟ نکرہ نہ ہو، اس لیے کہ نکرہ تو آپ نے پڑھا ہے مبتدا واقع نہیں ہو سکتا، تو اس کے تو مبتدا بنانے کے لیے ہمیں کرنا ہی مؤخر پڑے گا ورنہ وہ مبتدا ہی نہیں بنتا۔ ”كَقَوْلِكَ فِي قَصْرِهِ“، جیسے آپ کہتے ہیں کس میں؟ ”فِي قَصْرِهِ“ ”أَيْ: قَصْرِ الْمَوْصُوفِ“ میں: ”تَمِيمِيٌّ أَنَا“، کیا معنی؟ میں تمیمی ہی ہوں۔ بھئی ”قَصْرُ الْمَوْصُوفِ عَلَى الصِّفَةِ“ ہے یا ”قَصْرُ الصِّفَةِ عَلَى الْمَوْصُوفِ“ ہے؟ تو کس کو کس میں بند کر رہا ہے؟ ”أَنَا“ کو تمیمی میں، کیا ترجمہ؟ میں تمیمی ہی ہوں، میں تمیمی ہی ہوں۔
”كَانَ الْأَنْسَبُ“، اچھا جی، یہاں مصنف نے ایک مثال ذکر کی، حالانکہ مصنف کا طریقہ کیا تھا؟ قصر الموصوف میں دو مثالیں ذکر کرتے تھے کیونکہ افراد کے لیے ضروری تھا دونوں صفات آپس میں متنافی نہ ہوں اور قصرِ قلب میں کیا ضروری تھا؟ آپس میں منافی ہوں، تو لہٰذا اس کے لیے وہ ہمیشہ کتنی مثالیں ذکر کرتے ہیں؟ دو مثالیں، ہاں قصر الصفت کے اندر ایک مثال ذکر کرتے ہیں۔ تو یہاں پر انہوں نے صرف ایک ہی مثال ذکر کی، تو علامہ تفتازانی اب اعتراض کر رہے ہیں بھئی کہ بہتر یہ تھا کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے تھا یہاں بھی؟ دو مثالیں ذکر کرنی چاہییں تھیں۔ اس لیے کہ آپ نے کیا کہا: میں تمیمی ہی ہوں، معلوم ہوا قیسی قبیلہ کا نہیں ہوں میں۔ تو آپ نے اثبات کیا تمیمی کا اور نفی کس صفت کی کی؟ قیسی ہونے کی۔
تو بعضوں نے جواب دیا کہ بھئی یہ ایک ہی مثال دونوں کے لیے درست ہو سکتی ہے، اس لیے کہ آپ نے کیا نفی کس چیز کی کی؟ قیسی ہونے کی، تو قیسی ہونا یہ دو طرح پر ہے: ایک قیسی ہونا ہے با اعتبارِ اب کے، بھئی عرب کے قبیلے تھے نا، بنو تمیم یہ تمیم کے بیٹے تھے، بنو بنون اضافت ہو رہی ہے، بنو تمیم، وہ تمیم کوئی ان کا دادا پردادا گزرا تو اس کے بعد اس کی جتنی اولاد اور قبیلے اس کی اولاد سے پھیلتے چلے گئے سارے کیا کہلائے؟ بنو تمیم۔ اسی طرح قیس والے بھی ہوں گے، ان کا بھی کوئی دادا ہوگا، اس کے لقب سے سارا قبیلہ جتنا آگے پھیلتا چلا گیا کس نام سے مشہور ہوا؟ قیس سے۔ تو اب تو یہاں پر قیس سے مراد اگر وہ اب والی نسبت مراد لی جائے کہ میں تمیمی ہوں وہ تمیمی جو منسوب ہے کس کی طرف؟ باپ کے اعتبار سے، اور تو نفی کس کی ہوئی؟ اس قیسی کی جو منسوب ہے کس کی طرف؟ اپنے باپ کی طرف، تو دونوں میں منافات آ گئی، کیونکہ جو بھی تمیمی تمیم کی اولاد سے ہوگا وہ یقیناً قیس کی اولاد سے نہیں ہوگا، اور جو بھی قیس کی اولاد سے ہوگا وہ یقیناً تمیم کی اولاد سے نہیں ہوگا، تو دونوں میں کیا آئی؟ منافات، تو یہ کس کی مثال بن گئی؟ قصرِ قلب کی بھی مثال بن گئی۔
اور قصرِ افراد کی بھی بن سکتی ہے اس طور پر کہ قیسی سے مراد: میں تمیمی ہوں، قیسی نہیں ہوں، مراد ہیں منسوب الی القیس، کیا مراد ہے؟ منسوب، تو پہلے میں منسوب تھا با اعتبارِ اب کے، اب منسوب ہے با اعتبارِ حلف کے، کس کے؟ آپس میں معاہدے کے اعتبار سے، کس کے اعتبار سے؟ معاہدے کے اعتبار سے۔ یعنی کون سا کیا معنی قیسی کا؟ کہ جس نے قیس والوں سے کا حلیف ہے، کیا ہے؟ ان کا حلیف ہے، ان سے معاہدہ کیا ہوا ہے، تو ان کا ساتھی ہے، کیا ہے ان کا؟ ساتھی۔ تو شاعر کہتا ہے میں تمیمی ہوں، قیسی نہیں ہوں، یعنی قبیلہ قیس کے ساتھ... قبیلہ قیس کا حلیف نہیں ہوں۔ تو اب یہ اب کی نسبت مراد ہے یا حلف کی طرف نسبت ہے؟ حلف کی طرف نسبت ہے، اور حلف کی طرف نسبت کرتے ہوئے تمیمی ہونا اور قیسی ہونا جمع ہو سکتے ہیں۔ قصرِ افراد میں کیا تھا؟ دونوں صفات آپس میں متنافی نہ ہوں، تو ہو سکتا ہے ایک شخص ہو تو قبیلہ تمیم سے لیکن حلیف کس کا ہے؟ قیس کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہوا ہے، تو بنی تمیم کا بھی ہو گیا اور قیسی بھی ہوا یعنی ان کا حلیف بھی ہوا، تو جمع ہو گئے یا نہیں دونوں؟ کیونکہ اب کی طرف نسبت نہیں مراد، اب کی طرف نسبت مراد ہو تو دونوں جمع نہیں، اور اگر حلف کی طرف نسبت ہو تو دونوں جمع ہو سکتے ہیں، اور جب دونوں جمع ہوں گے تو پھر کس کی مثال بن جائے گی؟ تو یہ قصرِ قلب کی بھی مثال اور قصرِ افراد کی بھی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اسی لیے علامہ تفتازانی فرماتے ہیں: ”كَانَ الْأَنْسَبُ ذِكْرَ الْمِثَالَيْنِ“، زیادہ مناسب تھا دو مثالوں کا ذکر کرنا، ”لِأَنَّ التَّمِيمِيَّةَ وَالْقَيْسِيَّةَ إِنْ تَنَافَيَا لَمْ يَصْلُحْ هَذَا مِثَالًا لِقَصْرِ الْإِفْرَادِ“، اس لیے کہ تمیمی ہونا اور قیسی ہونا اگر ان کے آپس میں منافات ہو تو یہ صلاحیت نہیں رکھتی کہ مثال بنے قصرِ افراد کے لیے، کیونکہ اس میں منافات نہیں ہونی چاہیے، ”وَإِلَّا لَمْ يَصِحَّ لِقَصْرِ الْقَلْبِ“، اور اگر ایسا نہ ہو منافات نہ ہو تو یہ قصرِ قلب کے لیے پھر صحیح نہیں، اگر منافات نہیں تو پھر قصرِ قلب نہیں ہو سکتا کیونکہ اس میں منافات ضروری ہے۔
”وَفِي قَصْرِهَا“، اور قصر الصفت میں یوں کہیں گے: ”أَنَا كَفَيْتُ مُهِمَّكَ“، میں ہی کافی ہوں تمہارے ضروری مسئلے میں، مہم کہتے ہیں ضروری کام، ضروری مسئلہ۔ میں ہی کافی ہوں تمہارے ضروری کام کے اندر، یعنی زید یا عمرو کی ضرورت نہیں ہے۔ تو یہ قصرِ افراد بھی ہو سکتا ہے، قصرِ قلب بھی ہو سکتا ہے، قصرِ تعین بھی ہو سکتا ہے ”بِحَسَبِ اعْتِقَادِ الْمُخَاطَبِ“، مخاطب کے اعتقاد کے اعتبار سے۔ اگر وہ شرکت کا قائل تھا کہ آپ اور زید مل کر کافی ہیں تو آپ نے افراد کیا اپنا کہ میں ہی کافی ہوں، تو یہ قصرِ افراد ہوا۔ اگر وہ اس بات کا قائل تھا کہ عمرو ہی کافی ہے، آپ کافی نہیں تو یہ پھر قصرِ قلب کی مثال ہو گئی کہ ”أَنَا كَفَيْتُ“، میں ہی کافی ہوں۔ اور اگر وہ متردد تھا کہ پتہ نہیں آپ کافی ہیں یا عمرو کافی ہے تو آپ نے کہا ”أَنَا كَفَيْتُ مُهِمَّكَ“، تو یہ کیا ہے؟ قصرِ تعین ہے۔
”وَهَذِهِ الطُّرُقُ الْأَرْبَعَةُ“، یہ چار طریقے گزر گئے مولانا۔ پہلا طریقہ کیا تھا بھئی؟ عطف، کس کے ساتھ؟ ”لَا“، ”بَلْ“ اور ”لَكِنْ“ کے ساتھ۔ اور دوسرا طریقہ کیا تھا؟ نفی اور استثناء۔ اور تیسرا طریقہ؟ ”إِنَّمَا“۔ اور چوتھا طریقہ؟ تقدیم۔
”وَهَذِهِ الطُّرُقُ الْأَرْبَعَةُ بَعْدَ اشْتِرَاكِهَا فِي إِفَادَةِ الْقَصْرِ تَخْتَلِفُ مِنْ وُجُوهٍ“، اور یہ چار طریقے جو ہیں قصر کے، بعد مشترک ہونے کے افادہ قصر میں یعنی افادہ قصر میں یہ مشترک ہیں، اس کے بعد یہ مختلف ہیں بعض وجہوں سے، بعض اعتبارات سے ان میں کیا ہیں؟ فرق ہیں۔ اب وہ فرق ذکر کریں گے مولانا کہ عطف کا باقیوں سے کیا فرق، ”إِنَّمَا“ کا کیا فرق، ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کا کیا فرق، تو بتلا رہے ہیں:
”فَدَلَالَةُ الرَّابِعِ“، پہلی وجہ مولانا، وجہِ اختلاف، ”فَدَلَالَةُ الرَّابِعِ“، چوتھے کی دلالت، چوتھا کون ہے مولانا؟ کون سا طریقہ؟ تقدیم۔ ”أَيِ: التَّقْدِيمِ بِالْفَحْوَى“ وہ چوتھے کی دلالت کس کے ساتھ ہے؟ فحویٰ کلام سے ہے، ”أَيْ: بِمَفْهُومِ الْكَلَامِ“، فحویٰ کلام سے کیا مراد ہے؟ یعنی تقدیم یہ کس چیز پر دلالت کرتی ہے؟ قصر پر، ”بِمَعْنَى أَنَّهُ إِذَا تَأَمَّلَ صَاحِبُ الذَّوْقِ السَّلِيمِ فَهِمَ الْقَصْرَ وَإِنْ لَمْ يَعْرِفِ اصْطِلَاحَ الْبُلَغَاءِ فِي ذَلِكَ“، بھئی یہ چاروں کس چیز پر دلالت کرتے ہیں چاروں طریقے؟ یہ سارے قصر پر دلالت کرتے ہیں۔ لیکن یہ جو چوتھا طریقہ ہے تقدیم، یہ دلالت کرتا ہے قصر پر فحویٰ کلام کے اعتبار سے، یعنی مفہومِ کلام کے اعتبار سے۔ یعنی وضع کے اعتبار سے اس کو وضع اس لیے نہیں کیا گیا کہ یہ کس چیز پر دلالت کرے؟ قصر، لیکن کلام کا مفہوم ایسا ہوتا ہے کہ جس پر کوئی شخص غور کر لے اس کو چاہے، اس کو چاہے بلغاء کی اس بات کا پتہ نہ ہو کہ جب مسند اور مسند الیہ دونوں معرفہ ہوں تو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ تو اس کو چاہے اس بات کا پتہ نہ ہو، پھر بھی وہ اس سے کیا نتیجہ اخذ کر لے گا کلام سے؟ کہ یہاں قصر ہی ہے۔ یعنی ذوقِ سلیم والا شخص جب غور و فکر کر لے گا اس کے اندر تو قصر کو سمجھ لے گا اگرچہ وہ بلغاء کے اصطلاح سے اس بارے میں، اس مسئلے میں واقف نہ ہو۔
”وَدَلَالَةُ الثَّلَاثَةِ الْبَاقِيَةِ بِالْوَضْعِ“، اور باقی تینوں طریقوں کی دلالت کس پر؟ قصر پر، ”بِالْوَضْعِ“، کس اعتبار سے ہے؟ وضع کے اعتبار سے ہے، ”لِأَنَّ الْوَاضِعَ وَضَعَهَا لِمَعَانٍ تُفِيدُ الْقَصْرَ“، اس لیے کہ واضع نے وضع کیا ہے ان کو ایسے معانی کے لیے جو کس چیز کا فائدہ دیتے ہیں؟ قصر کا فائدہ دیتے ہیں۔ صورت سمجھ میں آئی؟ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ نفی اور استثناء، اور ”إِنَّمَا“، اور عطف بہ ”لَا“ اور ”بَلْ“ اور ”لَكِنْ“ کے ساتھ، ان کو واضع نے وضع ہی اس لیے کیا ہے تاکہ یہ کس پر دلالت کریں؟ قصر پر دلالت کریں۔
”وَالْأَصْلُ“ ”أَيِ: الْوَجْهُ الثَّانِي مِنْ وُجُوهِ الِاخْتِلَافِ“، جی یہ ایک وجہ ہوئی۔ کیا وجہ ذکر ہوئی کہ چوتھا تقدیم دلالت کرتی ہے قصر پر فحویٰ کلام سے، اور باقی تین دلالت کرتے ہیں وضع کے اعتبار سے۔ دوسری بات ذکر کرنے لگے ہیں، دوسرا فرق مولانا۔ دوسرا فرق کیا ہے؟ خلاصہ سن لو: دوسرا فرق یہ کہ جو اول ہے، اول کون ہے؟ عطف بہ ”لَا“، ”لَا“ کے ساتھ جو عطف ہے۔ کہ عطف بہ ”لَا“ وہاں پر تصریح اس میں تصریح ہوتی ہے مثبت کی بھی اور منفی کی بھی، جبکہ باقی تینوں طریقوں میں صرف مثبت کی صراحت ہوتی ہے، منفی کی صراحت نہیں ہوتی۔ دیکھیے آپ نے کہا ”جَاءَنِي زَيْدٌ لَا عَمْرٌو“، ”جَاءَنِي زَيْدٌ لَا عَمْرٌو“، تو مثبت جس کے لیے مجیئت ثابت کی، زید، اس کا بھی عبارت میں ذکر ہے، اور جس سے نفی کی، عمرو، اس کا بھی عبارت میں ذکر ہے۔ تو اس میں اصل یہ ہے کہ صراحت ہونی چاہیے مثبت کی بھی اور منفی کی بھی، جبکہ باقی تین طریقوں میں صرف کس کی؟ مثبت ذکر ہوگا، منفی نہیں ہوگا۔ ”مَا زَيْدٌ“ یا یوں کہیں ”مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ“، تو زید کے لیے کیا ثابت کیا آپ نے؟ قیام، تو جو چیز نفی کی وہ مذکور ہے؟ نہیں، تو صرف مثبت مذکور ہے۔ اسی طرح آپ کہتے ہیں ”زَيْدٌ الْقَائِمُ“، تو آپ نے قیام صرف زید کے لیے ثابت کیا اور نفی کس سے کی؟ عمرو سے کی، تو عمرو ذکر ہے؟ نہیں، تو اسی طرح باقی طریقوں میں مثبت صرف ذکر ہوتا ہے جبکہ عطف بہ ”لَا“ کے اندر مثبت پر بھی صراحت ہوتی ہے اور منفی پر بھی۔
”وَالْأَصْلُ فِي الْأَوَّلِ“، اور اصل اول کے اندر، اول کون تھا؟ عطف، ”أَيْ فِي طَرِيقِ الْعَطْفِ“، یعنی عطف کا جو طریقہ ہے اس میں اصل کیا ہے؟ ”النَّصُّ عَلَى الْمُثْبَتِ وَالْمَنْفِيِّ كَمَا مَرَّ“، کہ تصریح ہو مولانا کس پر؟ مثبت پر بھی اور منفی پر بھی، جیسے کہ مثالیں گزر گئیں۔ ”فَلَا يُتْرَكُ النَّصُّ عَلَيْهِمَا إِلَّا لِكَرَاهَةِ الْإِطْنَابِ“، کہتے ہیں بھئی جہاں ”لَا“ کے ذریعے عطف کریں، آپ جس کا اثبات کر رہے ہیں اس کو بھی ذکر کرنا چاہیے، جس کی نفی کر رہے ہیں اس کو بھی آپ کو ذکر کرنا چاہیے۔ ہاں کبھی کبھار آپ مثبت کو تو ذکر کرتے ہیں، منفی کی صراحت نہیں کرتے، یعنی اس کی پوری تفصیل بیان نہیں کرتے، وہ بھی بعض اوقات ایسا کر لیا جاتا ہے جبکہ آپ طوالت سے بچنا چاہتے ہوں۔ کیونکہ اس کے ساتھ ذکر کرنے سے کلام لمبا ہو رہا تھا تو آپ طوالت سے بچنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟ صراحت نہیں کرتے۔
مثال کے طور پر ایک شخص کہتا ہے ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ وَالتَّصْرِيفَ وَالْعَرُوضَ“، زید نحو بھی جانتا ہے، صرف بھی جانتا ہے اور علمِ عروض بھی جانتا ہے۔ آپ نے کہا ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ“، زید صرف کیا جانتا ہے؟ نحو جانتا ہے۔ اب عطف بہ ”لَا“ میں کرنا چاہتا ہوں، جب میں نے نحو کا اثبات کیا تو نفی کس کی کروں گا؟ تصریف اور عروض کی، تو ان دونوں کے ذکر سے کلام لمبا ہو جاتا ہے، تو میں صراحت نہیں کرتا دونوں کی، میں صرف کہہ دیتا ہوں ”لَا غَيْرُ“: ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا غَيْرُ“، زید نحو جانتا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔ تو دیکھو میں نے صراحت کی باقی دونوں کی جن کی نفی کی؟ حالانکہ اصل یہ تھا کہ صراحت کی جاتی میں کس کی نفی کر رہا ہوں لیکن میں نے صراحت کو کس سے ترک کر دیا؟ طوالت سے بچنے کے لیے، کسی وجہ سے۔
یا ایک شخص کہتا ہے ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ وَعَمْرٌو وَبَكْرٌ“، زید بھی نحو جانتا ہے اور عمرو بھی اور بکر بھی جانتا ہے۔ میں کہتا ہوں ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ“، اب نفی کس کی کروں گا؟ عمرو اور بکر کی کروں گا، لیکن اس سے کلام لمبا ہو جاتا ہے مولانا اور میں چاہتا ہوں ضیقِ مقام دل نہیں کر رہا میرا بات کرنے کو، میں کیا کرتا ہوں؟ مختصر کلام کرنا چاہتا ہوں، تو اب میں کیا کہوں گا؟ ”لَا غَيْرُ“: ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا غَيْرُ“۔
تو کبھی کبھار طوالت سے بچنے کے لیے اس کو ترک کر دیا جاتا ہے منفی کو، اگرچہ اصل کیا ہے؟ اس منفی پر بھی صراحت کرنی چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے۔
”فَلَا يُتْرَكُ النَّصُّ عَلَيْهِمَا إِلَّا لِكَرَاهَةِ الْإِطْنَابِ“، پس ان دونوں پر نص کو ترک نہیں کیا جائے گا، ”إِلَّا لِكَرَاهَةِ الْإِطْنَابِ“، مگر کس وجہ سے؟ طوالت کو ناپسند کرنے کی وجہ سے، ”كَمَا إِذَا قِيلَ: زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ وَالتَّصْرِيفَ وَالْعَرُوضَ“، جیسے کہ کہا گیا زید نحو اور صرف اور عروض کو جانتا ہے۔ یہ مثال ہے مولانا ایک، یا آپ سے کہا گیا ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ وَعَمْرٌو وَبَكْرٌ“، ”فَتَقُولُ فِيهِمَا“ ”أَيْ: فِي هَذَيْنِ الْمَقَامَيْنِ“، تو آپ ان مقامات میں کیا کہتے ہیں؟ ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا غَيْرُ“، زید نحو جانتا ہے، غیر نہیں جانتا۔ اب یہ دونوں کا جواب بن سکتا ہے، کس کا؟ زید یعنی نحو کے علاوہ نہیں جانتا، یا یہ معنی بھی: زید کے علاوہ کوئی نحو نہیں جانتا، تو دونوں کا جواب یہ بن سکتا ہے۔
دیکھیے ”أَمَّا فِي الْأَوَّلِ“، پہلی صورت کے اندر مولانا، ”فَمَعْنَاهُ“، اس کا معنی یہ ہوگا، پہلی کون سی صورت تھی؟ مخاطب نے کیا کہا تھا؟ ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ وَالتَّصْرِيفَ وَالْعَرُوضَ“، اس کے جواب میں اگر آپ نے کہا تو اس صورت میں معنی ہوگا ”لَا غَيْرَ النَّحْوِ“ ”أَيْ: لَا التَّصْرِيفَ وَلَا الْعَرُوضَ“، نہ تو تصریف کو جانتا ہے اور نہ عروض کو۔ ”وَأَمَّا فِي الثَّانِي“، دوسرا کون سا تھا؟ مخاطب نے کیا کہا تھا ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ وَعَمْرٌو وَبَكْرٌ“، اس کے مقابلے میں اگر آپ نے یہ کہا تھا تو ”أَمَّا فِي الثَّانِي فَمَعْنَاهُ: وَلَا غَيْرُ زَيْدٍ“، اس کا معنی کیا ہوگا؟ زید کے علاوہ نہیں جانتا ”إِلَّا عَمْرٌو وَلَا بَكْرٌ“، عمرو اور بکر نہیں جانتے، تو غیرِ زید سے عمرو اور بکر مراد ہوں گے۔
یہ بات سمجھ میں آ گئی؟ ”وَحُذِفَ الْمُضَافُ إِلَيْهِ مِنْ غَيْرٍ وَبُنِيَ عَلَى الضَّمِّ تَشْبِيهًا بِالْغَايَاتِ“، اور حذف کر دیا گیا مضاف الیہ کو کس سے؟ غیر سے۔ بھئی انہوں نے ”غَيْرُ“ کہا: ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا غَيْرُ“، یہ آپ نے ”غَيْرٌ“ کیوں نہیں کہا یا ”غَيْرًا“ کیوں نہیں کہا؟ تو کہتے ہیں بھئی یہ اصل میں مشابہ بالغا... مشابہ ہے غایات کے ساتھ۔ غایات کہتے ہیں یاد رکھو ”قَبْلُ“، ”بَعْدُ“ وغیرہ جو ظروف ہیں یہ لازم الاضافت ہیں، یہ ہمیشہ اپنے مابعد کس کا تقاضا کرتے ہیں؟ مضاف الیہ کا، یہ چاہتے ہیں ہماری اضافت کی جائے، بغیر اضافت کے ہمیں استعمال نہ کیا جائے۔ لیکن کبھی کبھار ہم ان کے مضاف الیہ کو حذف کر لیتے ہیں، اور وہ کیا ہوتا ہے؟ نیت میں مراد ہوتا ہے۔ جب نیت میں مراد ہے آپ نے وہاں عبارت سے اڑا دیا تو ان بیچاروں کا نقصان کیا آپ نے، کیا کیا؟ نقصان کر دیا۔ جب نقصان کر دیا تو اب ہم ان کو... آپ نے زخمی کر دیا، جب زخمی کر دیا تو اب ان کو نحوی کہتے ہیں ضَمَّہ کی پٹی لگا دو بھئی، کس چیز کی؟ ضمہ کی پٹی، کیونکہ ضمہ سب سے قوی حرکت ہے۔ اب چونکہ آپ نے بیچارے کا نقصان بھی... نقصان بھی زیادہ کیا ہے، تو اب آپ کیا کریں بھئی؟ اس کو پٹی بھی مضبوط سی لگائیں، پورا بیچارے کا مضاف الیہ ہی آپ نے اڑا دیا ہے تو اب ضمہ کی پٹی لگا دو۔
اور ان سے جب آپ مضاف الیہ کو اڑا دیں تو ان کو غایات کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ غایات۔ کیوں غایات کہتے ہیں؟ بھئی غایہ کا مطلب انتہاء، غایہ کس کو کہتے ہیں؟ انتہاء، جس پر ایک چیز کی انتہاء ہوتی ہے۔ تو جب ”قَبْلُ“ اور ”بَعْدُ“ کے ساتھ مضاف الیہ موجود تھا تو انتہاء کلام کی کس پر تھی؟ مضاف الیہ پر۔ جب مضاف الیہ عبارت میں ذکر تھا تو انتہاء کلام کی کس پر ہو رہی تھی؟ مضاف الیہ پر ہو رہی تھی، لیکن جب آپ نے اس مضاف الیہ کو حذف کر دیا تو اب غایہ وہ مضاف الیہ نہ رہا بلکہ غایہ خود کون بن گیا؟ ”قَبْلُ“ اور ”بَعْدُ“ پر ہی انتہاء ہو گئی تو اب یہ خود غایہ بن گئے تو ان کو کیا کہتے ہیں؟ غایات۔
تو یہاں پر بھی مولانا، یہی بات کریں گے دیکھیے: ”وَحُذِفَ الْمُضَافُ إِلَيْهِ مِنْ غَيْرٍ وَبُنِيَ عَلَى الضَّمِّ تَشْبِيهًا بِالْغَايَاتِ“، حذف کر دیا گیا مضاف الیہ کو غیر سے اور مبنی کر دیا گیا اس کو کس پر؟ ضمہ پر، کیونکہ نقصان کیا آپ نے، ”تَشْبِيهًا بِالْغَايَاتِ“، کس کے ساتھ مشابہت دیتے ہوئے؟ غایات کے ساتھ مشابہت دیتے ہوئے۔
”وَذَكَرَ بَعْضُ النُّحَاةِ أَنَّ لَا فِي لَا غَيْرُ لَيْسَتْ عَاطِفَةً بَلْ لِنَفْيِ الْجِنْسِ“، اور ذکر کیا بعض نحویوں نے کہ ”لَا“ جو ہے کس کے اندر؟ ”لَا غَيْرُ“ کے اندر، ”لَيْسَتْ عَاطِفَةً“، یہ عاطفہ نہیں ہے، ”بَلْ لِنَفْيِ الْجِنْسِ“، یہ کس لیے ہے؟ نفی جنس کے لیے ہے۔ بھئی ہماری بحث چل رہی ہے ”لَا“ عاطفہ کے اندر، ”لَا“ نفی جنس کی بات نہیں ہو رہی۔ تو بعضوں نے کہا یہ جو آیا نا ”لَا غَيْرُ“ کے اندر ”لَا“، یہ ”لَا“ عاطفہ نہیں ہے بلکہ ”لَا“ نفی جنس ہے، تو یہ ہماری بحث سے ہی پھر کیا ہوا؟ خارج ہوا کہ ہماری بحث چل رہی ہے ”لَا“ عاطفہ میں، سمجھ میں آیا؟ تو یہ مصنف پر رد ہے اس مذہب کے اعتبار سے، کہ اگر وہ مذہب لے لیا جائے تو پھر آپ کو یہ ”لَا غَيْرُ“ کی مثال ذکر ہی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ”لَا غَيْرُ“ کے اندر ”لَا“ تو عاطفہ رہا ہی نہیں بلکہ یہ تو ”لَا“ نفی جنس ہو گیا اور اس کی خبر محذوف ہوئی۔ تو قصر الموصوف میں کیا نکالیں گے؟ جب کہ آپ کیا کریں مولانا؟ قصر الموصوف، موصوف کو آپ نے بند کر دیا کس کے اندر؟ صفتِ نحو میں، اور نفی کس کی کر دی؟ صرف اور عروض کی، تو کیسے پڑھیں گے عبارت؟ ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا غَيْرَهُ مَعْلُومٌ لَهُ“، ”لَا“ نفی جنس ہے نا، ”لَا غَيْرَهُ مَعْلُومٌ لَهُ“۔ بھئی صرف نحو وہ جانتا ہے، کچھ اور جانتا نہیں تو یہی بات کر رہا ہوں: ”لَا غَيْرَهُ مَعْلُومٌ لَهُ“، غیرِ نحو کے علاوہ اور کوئی چیز اس کو معلوم نہیں، تو ”هُ“ ضمیر نحو کو راجع۔ اور اگر یہ قصر الصفت کی مثال بنائیں تو یوں ہوگی: ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ“، زید ہی نحو جانتا ہے، عمرو اور بکر نہیں، تو یوں کہیں گے: ”لَا غَيْرَهُ عَالِمٌ لَهُ“، زید ہی نحو جانتا ہے، اب ”هُ“ ضمیر زید کو، زید کے علاوہ کوئی عالم اس کا نہیں ہے۔
اور یاد رکھو ان کے نزدیک پھر ”لَا“ کو منصوب پڑھیں گے مولانا، کیا پڑھیں گے؟ منصوب پڑھیں گے۔ ”أَوْ نَحْوَهُ“، تو اس کے لیے ”لَا غَيْرُ“ وغیرہ لاتے ہیں طوالت کی وجہ سے، آپ ”لَا غَيْرُ“ لائیں گے، ”أَوْ نَحْوَهُ“ یا اس جیسے کوئی الفاظ، ”أَيْ نَحْوُ: لَا غَيْرَ، لَا غَيْرِ“، ”لَا غَيْرِ“ جیسے الفاظ آئیں گے، مثال کے طور پر ”لَا مَا سِوَاهُ“، ”لَا مَا سِوَاهُ“: ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا مَا سِوَاهُ“، یا کہیں گے ”لَا مَنْ عَدَاهُ“: ”زَيْدٌ يَعْلَمُ النَّحْوَ لَا مَنْ عَدَاهُ“، ”وَمَا أَشْبَهَ ذَلِكَ“، یا اس کے مشابہ۔
”وَالْأَصْلُ فِي الثَّلَاثَةِ الْبَاقِيَةِ النَّصُّ عَلَى الْمُثْبَتِ فَقَطْ دُونَ الْمَنْفِيِّ“، اور اصل باقی تینوں کے اندر یہ ہے کہ تصریح کس پر ہو صرف؟ مثبت پر ہو، ”دُونَ الْمَنْفِيِّ“، نہ کہ منفی پر، ”وَهُوَ ظَاهِرٌ“، اور یہ بات تو ظاہر ہے کہ وہاں صرف مثبت کا ذکر ہوتا ہے، منفی کا ذکر نہیں ہوتا۔
جی، کتنے ضابطے، کتنی وجوہِ اختلاف ذکر ہوئیں؟ دو۔ ایک کیا؟ یہ یاد کرتے جاؤ بھئی، یہ بڑھتی جائیں گی، ساتھ دہراتے جائیں گے ہم۔ پہلی وجہِ اختلاف کیا؟ کہ تقدیم کے اندر دلالت ہے قصر پر با اعتبارِ فحویٰ کلام کے، اور باقی کے اندر دلالت ہے قصر پر با اعتبارِ وضع کے۔ دوسرا فرق یہ مولانا کہ ”لَا“ کے ساتھ جو عطف ہے وہاں پر مثبت اور منفی دونوں کی تصریح ہونی چاہیے، اصل یہ ہے، اور باقیوں کے اندر اصل یہ ہے کہ صرف مثبت پر کیا ہونی چاہیے؟ اس کی صراحت ہونی چاہیے۔
تیسری وجہ مولانا: ”وَالنَّفْيُ“، ”أَيِ: النَّفْيُ بِلَا“، نفی سے کیا مراد ہے؟ نفی بہ ”لَا“۔ ”وَالنَّفْيُ“ ”أَيِ: الْوَجْهُ الثَّالِثُ مِنْ وُجُوهِ الِاخْتِلَافِ“، وجوہِ اختلاف میں سے تیسری وجہ یہ کہ ”أَنَّ النَّفْيَ بِلَا الْعَاطِفَةِ“، دیکھا نفی سے کیا مراد ہے؟ نفی بہ ”لَا“ عاطفہ۔ کہ نفی ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ جو ہے ”لَا يُجَامِعُ الثَّانِيَ“، یہ دوسرے کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی۔ کون دوسرا کون تھا؟ نفی اور استثناء تھا۔ تو ”لَا“ عاطفہ نفی اور استثناء کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی، ”لَا يُجَامِعُ الثَّانِيَ أَعْنِي النَّفْيَ وَالِاسْتِثْنَاءَ“، یعنی کہ نفی اور استثناء کے ساتھ، ”فَلَا يَصِحُّ: مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ لَا قَاعِدٌ“، لہٰذا یہ کہنا صحیح نہیں مولانا ”مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ لَا قَاعِدٌ“ بھئی، نفی اور استثناء کے ساتھ ”لَا“ لے کر آئے یہ درست نہیں۔
”وَقَدْ يَقَعُ مِثْلُ ذَلِكَ فِي كَلَامِ الْمُصَنِّفِينَ“، اور تحقیق واقع ہوا ہے اس قسم کے مثل مصنفین کے کلام میں اس قسم کی بات واقع ہوئی ہے۔ یعنی کلام اللہ اور بلغاء کے کلام میں اس قسم کی عبارت نہیں آتی کہ ”لَا“ آ رہا ہو کس کے ساتھ؟ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ آ رہا ہو، ہاں بعض مصنفین نے ایسا کیا، یہ رد ہے دراصل مولانا علامہ زمخشری پر کہ انہوں نے اپنی تفسیر کے اندر بعض جگہ پر ایسی عبارت ذکر کی ہے کہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے بعد پھر ”لَا“ لے کر آئے ہیں وہ بھئی۔
”لِأَنَّ شَرْطَ الْمَنْفِيِّ بِلَا الْعَاطِفَةِ أَنْ لَا يَكُونَ ذَلِكَ الْمَنْفِيُّ مَنْفِيًّا قَبْلَهَا بِغَيْرِهَا“، اس لیے کہ منفی بہ ”لَا“ عاطفہ کی شرط یہ ہے کہ وہ جس کی آپ... دیکھیے بھئی ترجمہ دیکھو مشکل ہے: ”لِأَنَّ شَرْطَ الْمَنْفِيِّ بِلَا الْعَاطِفَةِ“، تو بات چل رہی تھی کہ نفی بہ ”لَا“ جمع نہیں ہوتی کس کے ساتھ؟ دوسرا طریقہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ، ”لِأَنَّ شَرْطَ الْمَنْفِيِّ بِلَا الْعَاطِفَةِ“، اس لیے کہ شرط ہے منفی، اس منفی اس کے لیے جس کی نفی کی گئی ہو کس کے ساتھ؟ ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ، ”أَنْ لَا يَكُونَ ذَلِكَ الْمَنْفِيُّ مَنْفِيًّا قَبْلَهَا“، کہ پہلے سے ہی وہ منفی نہ ہو، ”بِغَيْرِهَا“، اس ”لَا“ کے علاوہ ہی، اس ”لَا“ کے بغیر ہی پہلے سے وہ منفی نہ ہو۔
خلاصۂ کلام یہ مولانا کہ ”لَا“ کے ساتھ آپ کیا کرتے ہیں مولانا؟ نفی کرتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ جس کی آپ نفی کر رہے ہیں وہ پہلے سے صراحۃً منفی نہ ہو، عبارت کے اندر صراحۃً اس کی نفی نہ ہو۔ ضمناً آئی ہو، ضمناً کی بات ہم نہیں کرتے، صراحۃً کسی اور حرف کے ساتھ اس کی نفی پہلے ہی ہو چکی ہو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بات کر رہے ہیں، اس لیے کہ منفی بہ ”لَا“ عاطفہ کی شرط یہ ہے کہ وہ منفی پہلے سے ہی منفی نہ ہو ”بِغَيْرِهَا“ ”أَيْ: بِغَيْرِ لَا“، ”لَا“ کے بغیر ہی۔ بھئی کس کے... ”لَا“ کے بغیر کون؟ کہتے ہیں ”مِنْ أَدَوَاتِ النَّفْيِ“ بھئی، نفی کے ادوات مراد ہیں، یعنی حروفِ نفی، الفاظِ نفی مراد ہیں، ان کے ساتھ پہلے سے نفی نہ ہو چکی ہو۔
”لِأَنَّهَا مَوْضُوعَةٌ لِأَنْ تَنْفِيَ بِهَا مَا أَوْجَبْتَهُ لِلْمَتْبُوعِ“، اس لیے کہ ”لَا“ کو وضع کیا گیا ہے کہ آپ نفی کریں اس کے ساتھ اس چیز کی جس کو ثابت کیا گیا ہے متبوع کے لیے۔ بھئی ”لَا“ کس لیے آ رہا ہے؟ عطف کے لیے، اور معطوف علیہ ہوتا ہے متبوع اور معطوف کیا ہوتا ہے؟ تابع، تو ”لَا“ کے ساتھ آپ کس کی نفی کرتے ہیں؟ تابع کی، اس چیز کی جو چیز آپ نے متبوع کے لیے ثابت کی تھی اس کی نفی کرنا چاہتے ہیں کس سے؟ تابع سے۔ آپ نے کہا ”جَاءَنِي زَيْدٌ لَا عَمْرٌو“، آپ نے زید کے لیے کیا چیز ثابت کی؟ مجیئت ثابت کی، تو یہ جو مجیئت آپ نے متبوع کے لیے ثابت کی تھی، یہ اس کی نفی آپ کس سے کرنا چاہتے ہیں؟ عمرو سے، تابع سے۔ اس لیے کہ ”لَا“ کو وضع کیا گیا ہے کہ آپ نفی کریں اس کے ساتھ اس چیز کی جس کو آپ نے ثابت کیا تھا کس کے لیے؟ متبوع کے لیے۔ ”لَا لِأَنْ تُعِيدَ بِهَا النَّفْيَ فِي شَيْءٍ قَدْ نَفَيْتَهُ“، اس لیے اس کو وضع نہیں کیا گیا کہ آپ اعادہ کریں اس کے ساتھ نفی کا کسی چیز کے اندر جس کو آپ پہلے سے ہی نفی کر چکے ہیں، کہ آپ اس نفی کی دوبارہ اعادہ کریں اس لیے اس کو وضع نہیں کیا گیا۔
”وَهَذَا الشَّرْطُ مَفْقُودٌ فِي النَّفْيِ وَالِاسْتِثْنَاءِ“، اور یہ شرط مفقود ہے، نہیں پائی جا رہی کس کے اندر؟ نفی اور استثناء میں، کیونکہ وہاں پہلے سے ہی نفی ہو چکی ہے اور ہم نے کیا کہا تھا؟ پہلے اثبات ہونا چاہیے، بعد میں کیا آنی چاہیے؟ نفی آنی چاہیے۔ ”لِأَنَّكَ إِذَا قُلْتَ: مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ، فَقَدْ نَفَيْتَ عَنْهُ كُلَّ صِفَةٍ وَقَعَ فِيهَا التَّنَازُعُ“، اس لیے کہ جب آپ نے کہا ”مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ“ تو تحقیق آپ نے زید سے ہر صفت کی نفی کر دی جس کے اندر جھگڑا ہوا تھا، ”حَتَّى كَأَنَّكَ قُلْتَ: لَيْسَ هُوَ بِقَاعِدٍ وَلَا نَائِمٍ وَلَا مُضْطَجِعٍ وَنَحْوِ ذَلِكَ“، گویا کہ آپ نے یوں کہہ دیا نہ وہ بیٹھا ہے، نہ سویا ہے، نہ لیٹا ہے اور اس جیسی، سب کی نفی کر دی۔ ”فَإِذَا قُلْتَ: لَا قَاعِدٌ، فَقَدْ نَفَيْتَ بِلَا الْعَاطِفَةِ شَيْئًا هُوَ مَنْفِيٌّ قَبْلَهَا بِمَا النَّافِيَةِ“، اب جب آپ کیا کہتے ہیں ”لَا قَاعِدٌ“، تو تحقیق آپ نے نفی کر دی ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ ایک ایسی چیز کی جو پہلے سے ہی کیا ہے؟ منفی ہو چکی ہے، کس سے منفی ہو چکی ہے؟ ”مَا“ نافیہ سے، پہلے سے ”مَا“ نافیہ اس سے پہلے ہی ایک چیز کی نفی کر چکے ہیں، اب دوبارہ۔
”وَكَذَا الْكَلَامُ فِي: مَا يَقُومُ إِلَّا زَيْدٌ“، اور اسی طرح کلام ہے کس کے اندر؟ ”مَا يَقُومُ إِلَّا زَيْدٌ“ بھئی، پیچھے تھا ”مَا زَيْدٌ إِلَّا قَائِمٌ“، وہ قصر الموصوف کی مثال تھی، ”مَا يَقُومُ إِلَّا زَيْدٌ“ یہ کس کی مثال ہے؟ قصر الصفت کی، یعنی اس میں بھی اسی طرح ہے کہ یہاں بھی آپ ”لَا“ نہیں لا سکتے کیونکہ ”مَا“ کی وجہ سے پہلے ہی ایک چیز کی نفی ہو چکی ہے۔
”وَقَوْلُهُ: بِغَيْرِهَا“، یعنی ”مِنْ أَدَوَاتِ النَّفْيِ“، بھئی متن میں لفظ کیا آیا تھا آخر میں؟ ”بِغَيْرِهَا“، اس سے کیا مراد ہے؟ کہتے ہیں اس سے مراد ”مِنْ أَدَوَاتِ النَّفْيِ“ ہے، یعنی ادواتِ نفی کے ساتھ پہلے سے ہی ایک چیز کی نفی نہ ہو چکی ہو، پھر ”لَا“ عاطفہ لاؤ گے، اگر نفی ہو چکی ہے پہلے سے تو پھر نہیں۔ ”عَلَى مَا صَرَّحَ بِهِ فِي الْمِفْتَاحِ“، بنا بر اس کے جس کی تصریح کی گئی ہے مفتاح العلوم کے اندر، ”وَفَائِدَتُهُ الِاحْتِرَازُ عَمَّا إِذَا كَانَ مَنْفِيًّا بِفَحْوَى الْكَلَامِ أَوْ عِلْمِ الْمُتَكَلِّمِ أَوِ السَّامِعِ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ كَمَا سَيَجِيءُ فِي إِنَّمَا“، کہتے ہیں اس کا فائدہ کیا ہے؟ آپ نے ”بِغَيْرِهَا“ سے ادواتِ نفی کیوں مراد لیے؟ کہتے ہیں فائدہ یہ کہ وہ جو پہلے منفی ہوا وہ ادواتِ نفی کے ساتھ ہی ہو، اس کے بغیر ہو یعنی مفہومِ کلام سے پہلے سے کلام بتلا رہا ہے، یا مولانا سامع کو پتہ ہے یا متکلم کو پتہ ہے یا اس جیسی کسی اور کی چیز کی وجہ سے نفی تو ہے، فحویٰ کلام سے نفی ہے یا علمِ متکلم یا علمِ مخاطب کی وجہ سے نفی ہے، لیکن کیا ”لَا“ سے پہلے صراحۃً نفی ہے عبارت میں؟ عبارت میں تو نفی نہیں ہے، اور چیزوں کی وجہ سے نفی کا پتہ چل رہا ہے تو اس سے احتراز ہوا، یعنی اگر ادواتِ نفی کے ساتھ آپ پہلے سے منفی کر چکے تو اب ”لَا“ عاطفہ نہیں لا سکتے۔ اگر ادواتِ نفی سے نفی نہیں کی بلکہ متکلم یا فحویٰ کلام سے ضمناً نفی ہو چکی ہے تو اب پھر لا سکتے ہیں، تو معلوم ہوا صراحۃً نفی نہیں ہونی چاہیے، ضمناً نفی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔ تو اس ان صورتوں سے احتراز کرنے کے لیے کہتے ہیں ہم نے ”بِغَيْرِهَا“ سے کیا مراد لیے؟ ادواتِ نفی مراد لیے۔
”لَا يُقَالُ“، یہ نہ کہا جائے۔ اچھا یہ ایک اعتراض ہے، اعتراض کیا؟ آپ نے کیا کہا بھئی؟ آپ نے کہا کہ ادواتِ نفی مراد ہیں، ”بِغَيْرِهَا“ سے کیا مراد ہیں؟ ادواتِ نفی۔ معلوم ہوا پہلے ”لَا“ اسی وقت لائیں گے جبکہ ”لَا“ سے پہلے دوسرے جو ادواتِ نفی ہیں ان کے ساتھ ایک چیز کی نفی نہ ہوئی ہو۔ عبارت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ کہ پہلے سے کسی اور حرف کے ساتھ نفی نہ ہوئی ہو، معلوم ہوا اگر اسی ”لَا“ کے ساتھ پہلے بھی نفی ہو چکی ہے تو پھر بھی لا سکتے ہیں۔ اعتراض سمجھ میں آیا؟ آپ نے کیا کہا: کسی اور کے ساتھ نفی نہ ہو، معلوم ہوا اسی کے ساتھ پہلے سے نفی ہو چکی ہے تو پھر لا سکتے ہیں، لا سکتے ہیں۔ کہتے ہیں بھئی یہ ”لَا“ بیچارہ تو اب آ رہا ہے تو اسی ”لَا“ کے ساتھ پہلے نفی ہو سکتی ہے؟ اسی ”لَا“ کے ساتھ پہلے نفی ممکن ہی نہیں ہے مولانا، محال ہے، اس لیے اس کو ذکر ہی نہیں کیا ہم نے، اس کو چھوڑ دیا، کیونکہ یہ ”لَا“ تو اب آ رہا ہے، پہلے تو یہ ”لَا“ آیا نہیں تھا۔ بھئی جو پہلے ایک اور ”لَا“ عاطفہ آیا، دیکھیے آگے: ”لَا يُقَالُ: هَذَا يَقْتَضِي جَوَازَ أَنْ يَكُونَ مَنْفِيًّا قَبْلَهَا بِلَا الْعَاطِفَةِ“، یہ نہ کہا جائے، یہ جو آپ نے بیان کیا یہ تقاضا کرتا ہے جواز کا تقاضا کرتا ہے اس بات کے کہ منفی اس سے پہلے ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ ہو، کوئی دوسرا ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ، کسی دوسرے ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ نفی ہو رہی ہو تو پھر ”لَا“ عاطفہ کا لانا صحیح ہے، جیسے ”جَاءَنِي الرِّجَالُ لَا النِّسَاءُ لَا هِنْدٌ“۔ تو دیکھیے ”لَا النِّسَاءُ“ کے ساتھ ہند کی نفی پہلے سے ہی ہو چکی ہے، پھر آپ ”لَا“ نفی لا رہے ہیں، تو یہ ”لَا“ تو لانا جائز نہیں ہونا چاہیے، لیکن آپ کی عبارت سے کیا معلوم ہوا؟ جائز ہے، کیونکہ ”بِغَيْرِهَا“ اس ”لَا“... کیا ذکر کیا تھا؟ ”لَا“ کے علاوہ کسی کے ساتھ منفی نہیں ہونی چاہیے، یہ تو ”لَا“ کے علاوہ سے نہیں منفی بلکہ ”لَا“ کے ساتھ کیا ہے؟ منفی ہے۔ تو پہلے سے منفی ہے، اس کے بعد آپ کیا لے کر آ رہے ہیں؟ پھر ”لَا“ لے کر آئے مولانا، تو یہ صورت اس سے کیا ہوئی؟ خارج۔
کہتے ہیں بھئی ”لَا“ جو ہم نے ”بِغَيْرِهَا“ کی ضمیر ”لَا“ کو راجع کی، اس ”لَا“ سے مراد نوع نہیں ہے بلکہ یہ ”لَا“ مشخص مراد ہے، یہ جو ہند پر ”لَا“ داخل ہے کون سا؟ یہ والا ”لَا“ مراد ہے، ”لَا“ کی نوع نہیں مراد۔ تو پہلے جو ”لَا“ لے کر آئے وہ یہی والا ”لَا“ ہے یا الگ ہے؟ بھئی نوع تو یہی ہے لیکن یہی والا فرد ہے یا وہ الگ فرد ہے؟ ہم نے کہا فرد کی بات نہ کرو، ہم نے کہا یہی والا ”لَا“ پہلے... اور یہ والا ”لَا“ تو پہلے آ ہی نہیں سکتا۔
اچھا مولانا بات یہ چل رہی تھی کہ ”لَا“ عاطفہ کے استعمال کی شرط یعنی اس کے ساتھ نفی کرنے کی شرط یہ ہے کہ اس سے پہلے ادواتِ نفی کے ساتھ اس چیز کی پہلے ہی نفی نہ ہو چکی ہو، اگر پہلے سے نفی ہو چکی ہے تو پھر آپ ”لَا“ کو استعمال نہیں کر سکتے۔ تو اشکال یہ ہوا کہ آپ نے کہا ”بِغَيْرِهَا“ یعنی اس ”لَا“ کے علاوہ کے ساتھ نفی نہ ہوئی ہو، معلوم ہوا اسی ”لَا“ کے ساتھ پہلے نفی ہو چکی ہو تو پھر ”لَا“ کو استعمال کرنا جائز ہے حالانکہ پھر بھی ”لَا“ کو استعمال کرنا جائز نہیں، جیسے مثال کے طور پر ”جَاءَنِي الرِّجَالُ لَا النِّسَاءُ“، اب یہاں ”لَا“ کے ساتھ نفی آ چکی ہے ایک دفعہ تو دوبارہ ”لَا“ کے ساتھ آپ نفی نہیں لا سکتے، کیونکہ ”لَا“ عاطفہ کے لیے کیا شرط تھی؟ پہلے سے نفی نہ ہوئی ہو صراحۃً۔ تو جواب دیا مولانا کہ یہ ”بِغَيْرِهَا“ کے اندر ”هَا“ ضمیر نوعِ ”لَا“ کی طرف نہیں راجع بلکہ متعین ”لَا“ کی طرف راجع ہے۔
تو دیکھیے اگر نوعِ ”لَا“ یعنی ”لَا“ سے پہلے کیا ہو؟ نفی نہ ہو، کس کے ساتھ نفی نہ ہو؟ ”بِغَيْرِهَا“، ”لَا“ کے علاوہ کے ساتھ نفی نہ ہوئی ہو، اور یہ ”لَا النِّسَاءُ“ میں تو کیا ہے مولانا؟ ”لَا“ ہی کے ساتھ نفی ہے۔ کہتے ہیں بھئی یہ تو آپ نے ”هَا“ ضمیر سے نوعِ ”لَا“ مراد لے لی کہ یعنی یہ کسی اور... کیونکہ یہ ”لَا“ اور یہ ”لَا“ دونوں ایک ہی نوع سے ہیں، تو معلوم ہوا ”لَا“ عاطفہ ہی کے ساتھ نفی ہوئی ہے پہلے، کسی اور چیز کے ساتھ نفی نہیں ہوئی، تو یہاں ”هَا“ ضمیر نوعِ ”لَا“ مراد نہیں ہے ”هَا“ ضمیر سے بلکہ متعین ”لَا“ ہے، کیا ہے؟ متعین ”لَا“، وہ کون سا؟ یہ ثانی جیسے عبارت میں ہے، ”لَا“ جو ہند پر داخل ہو رہا ہے، کہ پہلے اس کے ساتھ نفی نہ ہو چکی ہو، پہلے اس کے ساتھ... اور یہ بیچارہ تو اب آ رہا ہے مولانا، ہند پر آ رہا ہے، یہ پہلے آیا تھا؟ نہیں، تو نفی اس کے ساتھ ہوئی یا ”بِغَيْرِهَا“ ہوئی؟ ”بِغَيْرِهَا“ ہوئی مولانا، جب ”بِغَيْرِهَا“ ہوئی تو شرط پوری نہ ہوئی، ہم نے کہا تھا نفی نہ ہوئی ہو اور یہ تو نفی ہو چکی ہے لہٰذا ”لَا“ کو لانا جائز نہیں ہے۔ اعتراض جواب سمجھ میں آیا بھئی؟
”لِأَنَّا نَقُولُ: الضَّمِيرُ لِذَلِكَ الْمُشَخَّصِ“، ہم یہ کہتے ہیں ضمیر کس کے لیے ہے؟ اسی اس مشخص یعنی متعین ”لَا“ کے لیے ہے، ”أَيْ بِغَيْرِ لَا الْعَاطِفَةِ الَّتِي نُفِيَ بِهَا ذَلِكَ الْمَنْفِيُّ“، یعنی بغیر اس ”لَا“ کے، وہ ”لَا“ جو عاطفہ ہے جس کے ساتھ نفی کی گئی ہے اس منفی کی، بھئی یہاں کس کی نفی کی آپ نے؟ ہند کی، تو یہ والا ”لَا“ مراد ہے کہ یہ پہلے سے اس کے ساتھ نفی نہ ہوئی ہو، اور یہ تو پہلے آیا ہی نہیں، یہ تو اب آ رہا ہے، وہ ”لَا“ دوسرا ہے، اسی کی نوع سے ہے البتہ۔ ”وَمَعْلُومٌ أَنَّهُ يَمْتَنِعُ نَفْيُهُ قَبْلَهَا بِهَا“، اور یہ بات تو معلوم ہی ہے کہ اس منفی کی نفی ممتنع ہے ”قَبْلَهَا“ ”أَيْ: قَبْلَ لَا“، ”لَا“ سے پہلے اس کی نفی ممتنع ہے ”بِهَا“، کس کے ساتھ؟ اسی ”لَا“ کے ساتھ، ”لِامْتِنَاعِ أَنْ يُنْفَى شَيْءٌ بِلَا قَبْلَ الْإِتْيَانِ بِهَا“، اس وجہ سے کہ ممتنع ہے کہ نفی کی جائے کسی چیز کی، ”لِامْتِنَاعِ أَنْ يُنْفَى شَيْءٌ“، نائب فاعل بنے گا یہ ”شَيْءٌ“، اس لیے کہ ممتنع ہے کہ نفی کی جائے کسی چیز کی ”بِلَا“، کس کے ساتھ؟ ”لَا“ کے ساتھ نفی کی جائے، ”قَبْلَ الْإِتْيَانِ بِهَا“، اس کے لانے سے پہلے۔ وہ ابھی آئی ہی نہیں، وہ ”لَا“ آیا ہی نہیں تو پہلے سے کوئی اس کے ساتھ نفی ہو سکتی ہے؟ نہیں ہو سکتی۔
”وَهَذَا كَمَا يُقَالُ: دَأْبُ الرَّجُلِ الْكَرِيمِ أَنْ لَا يُؤْذِيَ غَيْرَهُ“، یہ اسی طرح ہے جیسے کہ کہا جاتا ہے، سخی شخص کی، شریف آدمی کی کیا عادت ہوتی ہے؟ غیر کو اذیت نہیں دیتا۔ اب دیکھیے یہ ”هُ“ ضمیر نوعِ رجلِ کریم کو نہیں راجع ورنہ معنی خراب ہو جائے گا۔ ضمیر بتلا رہے ہیں، دیکھنا، یہاں وہ ضمیروں کا فرق سمجھا رہے ہیں۔ یہ نوعِ رجلِ کریم کو نہیں راجع کیونکہ یہ راجع ہے رجلِ کریم کو لیکن نوع نہیں مراد بلکہ متعین شخص مراد ہے۔ کیسے؟ دیکھو اگر نوع مراد ہو تو یہ ترجمہ ہوگا: شریف آدمی کی عادت یہ ہوتی ہے کہ وہ اذیت نہیں دیتا علاوہ شریف آدمی کے، معلوم ہوا غیر شریف کو وہ اذیت... ”غَيْرَهُ“ ہے نا، غیر شریف کو وہ اذیت دیتا ہے، تو معلوم ہوا شریف کو وہ دیتا ہے اذیت، حالانکہ یہ معنی مراد ہے؟ نہیں، معنی یہ ہے کہ وہ اپنے علاوہ کسی اور کو تکلیف نہیں دیتا۔ تو دیکھا ”هُ“ ضمیر رجلِ کریمِ مشخص کو راجع ہے، نوعِ رجلِ کریم کو نہیں۔ ”فَإِنَّ الْمَفْهُومَ مِنْهُ أَنْ لَا يُؤْذِيَ غَيْرَهُ، سَوَاءٌ كَانَ ذَلِكَ الْغَيْرُ كَرِيمًا أَوْ غَيْرَ كَرِيمٍ“، اس لیے کہ مفہوم اس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ اذیت نہیں دیتا غیر کو، برابر ہے چاہے کہ وہ غیر کریم ہو یا غیر کریم، یعنی اپنے علاوہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا چاہے کریم ہو چاہے غیر کریم۔ تو اگر نوع کو لوٹائیں تو پھر معنی خراب ہو جاتا ہے۔
جی کیا بات کی تھی انہوں نے؟ مسئلہ کیا چل رہا تھا کہ ”لَا“ عاطفہ کس کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتا؟ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ، ایسی چیز کی نفی کے لیے نہیں آ سکتا جس کی آپ پہلے سے ہی کیا کر چکے ہیں؟ صراحۃً نفی کر چکے ہیں۔ ”وَيُجَامِعُ النَّفْيُ الْأَخِيرَيْنِ“، اور جمع ہو جاتی ہے نفی، کون سی نفی؟ ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ جو نفی ہے، کس کے ساتھ؟ ”الْأَخِيرَيْنِ“، آخری دو طریقوں کے ساتھ۔ آخری دو طریقے کون سے ہیں بھئی؟ ”إِنَّمَا“ اور تقدیم۔ ”إِنَّمَا“ اور تقدیم میں بھئی پہلے سے کسی کی صراحۃً نفی کی آپ نے؟ آپ نے کہا ”إِنَّمَا زَيْدٌ قَائِمٌ“، تو کیا آپ نے زید سے قعود کی صراحۃً نفی کی؟ نہیں، آپ نے صرف اثبات کیا، البتہ مفہوم ہوا کہ ضمناً پتہ چل گیا، تو نفی ضمناً آئی، اور میں نے پہلے ضابطہ بتلایا تھا کہ جہاں صراحۃً پہلے نفی ہو تو ”لَا“ عاطفہ نہیں لا سکتے، جہاں صراحۃً نہ ہو، ضمناً نفی ہو تو ”لَا“ عاطفہ لا سکتے ہیں۔ تو یہ آخری دو میں ضمناً نفی ہے، تو آخری دو کون ہیں؟ ”أَيِ: إِنَّمَا وَالتَّقْدِيمَ“، تقدیم ہیں۔ ”فَيُقَالُ: إِنَّمَا أَنَا تَمِيمِيٌّ لَا قَيْسِيٌّ“، تو ”لَا قَيْسِيٌّ“ لا سکتے ہیں کیونکہ ”إِنَّمَا أَنَا تَمِيمِيٌّ“ کا کیا ترجمہ تھا؟ میں تمیمی ہی ہوں یعنی قیسی نہیں ہوں، تو قیسی نہ ہونا ضمناً مفہوم تھا لیکن صراحۃً تھا؟ نہیں، تو لہٰذا صراحۃً بھی لے آئے آگے، جائز ہوا یہ عطف۔
”وَهُوَ يَأْتِينِي لَا عَمْرٌو“، وہی میرے پاس ائے گا، تو یہاں بتلائیے مولانا، آپ نے کہا وہی میرے پاس ائے گا، معلوم ہوا عمرو نہیں ائے گا، کس کی طرف اشارہ ہے؟ زید کی، تو عمرو کی نفی صراحۃً ہوئی یا ضمناً ہوئی؟ ضمناً ہوئی، تقدیم نے تخصیص کا فائدہ دیا تو اب آپ صراحۃً بھی ”لَا عَمْرٌو“ کہہ سکتے ہیں اور عطف ”لَا“ کے ساتھ کر سکتے ہیں۔
”لِأَنَّ النَّفْيَ فِيهِمَا غَيْرُ مُصَرَّحٍ بِهِ كَمَا فِي النَّفْيِ وَالِاسْتِثْنَاءِ“، اس لیے کہ نفی ان دونوں میں یعنی آخری دو کے اندر اس کی تصریح نہیں کی گئی جیسے کہ تصریح کی گئی تھی کس کے اندر؟ نفی اور استثناء میں، ”فَلَا يَكُونُ الْمَنْفِيُّ بِلَا الْعَاطِفَةِ مَنْفِيًّا بِغَيْرِهَا مِنْ أَدَوَاتِ النَّفْيِ“، پس نہ ہوا وہ جس کی نفی کی گئی تھی ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ وہ منفی بغیر ”لَا“ نہ ہوا، یعنی ”لَا“ کے علاوہ کے ساتھ وہ منفی نہیں ہوا من ادوات النفی۔ ہم نے بھی یہی کہا تھا نا ”لَا“ عاطفہ کے لانے کی کیا شرط ہے کہ پہلے سے کسی اور کے ساتھ اس کی نفی نہ ہو، اور یہاں بھی کسی اور کے ساتھ یہاں نفی نہیں ہے۔
”وَهَذَا كَمَا يُقَالُ: امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ لَا عَمْرٌو“، یہ اسی طرح ہے مولانا جیسے کہا جائے ”امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ لَا عَمْرٌو“، دیکھیے بھئی آپ نے کیا کہا؟ زید رک گیا کس چیز سے؟ آنے سے، زید باز رہا آنے سے، ”لَا عَمْرٌو“، یعنی عمرو باز نہیں رہا۔ تو دیکھیے جب آپ نے کہا ”امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ“، زید آنے سے باز رہا، تو آپ نے زید کے لیے امتناعِ مجیئت ثابت کر دیا، کیا ثابت کیا؟ یا یوں کہیں آپ نے امتناعِ زید ثابت کیا مجیئت سے، تو آپ نے اثبات کیا یا نفی کی؟ اثبات کر رہے ہیں، امتناع کا کیا کر رہے ہیں؟ باز رہنے کا اثبات کر رہے ہیں، ہاں وہ الگ بات ہے باز رہنا ہے کیا؟ نفی ہے، باز رہنا ہے کیا؟ نفی ہے، تو آپ نے جملے کے اندر کہیں ”لَا“ آیا ہے بھئی؟ نہیں، آپ نے زید کے مجیئت سے امتناعِ زید ثابت کیا۔ تو یہاں نفی البتہ امتناع کا معنی ہے باز رہنا اور باز رہنا کیا ہے؟ نفی ہے، تو معلوم ہوا اثباتِ نفی کیا اور اثباتِ نفی دراصل کیا ہے؟ نفی ہی ہے۔ تو نفی صراحۃً آئی یا ضمناً آئی؟ ضمناً آئی، صراحۃً نہیں آئی، اور جب نفی ضمناً ا جائے تو ”لَا“ عاطفہ لا سکتے ہیں تو اسی لیے یہاں پر بھی کیا کہا گیا ”لَا عَمْرٌو“ کہا گیا۔
”فَإِنَّهُ يَدُلُّ عَلَى نَفْيِ الْمَجِيءِ عَنْ زَيْدٍ لَكِنْ لَا صَرِيحًا بَلْ ضِمْنًا“، اس لیے کہ یہ عبارت دلالت کرتی ہے مجیئت کی نفی پر زید سے لیکن صراحۃً نہیں بلکہ ضمناً، ”وَإِنَّمَا مَعْنَاهُ إِيجَابُ امْتِنَاعِ الْمَجِيءِ عَنْ زَيْدٍ“، اور اس کا معنی کیا ہے؟ معنی صریح کیا ہے اس عبارت کا؟ امتناعِ مجیء کس سے؟ زید سے، اس کا ایجاب کیا گیا ہے، اس کا کیا کیا گیا ہے؟ اثبات کیا گیا ہے۔ کہتے ہیں عبارت میں قلب ہے، اصل میں ہے امتناع زید عن المجیء، ”امْتَنَعَ زَيْدٌ“ ہے نا، زید رکا ہے، تو امتناعِ زید ہے کس چیز سے؟ مجیئت سے، تو یہ اثبات ہے، ”فَيَكُونُ لَا نَفْيًا لِذَلِكَ الْإِيجَابِ“، تو ”لَا“ ائے گا مولانا نفی کے لیے اس ایجاب کی جو آپ نے پہلے صراحۃً ایجاب کیا، ”لَا“ اس کے نفی کے لیے ائے گا۔ بات سمجھ میں ائی بھئی؟
اچھا انہوں نے کیا کہا؟ ”كَمَا“ بھئی ”إِنَّمَا أَنَا تَمِيمِيٌّ لَا قَيْسِيٌّ“ کہنا بھی جائز، ”وَهُوَ يَأْتِينِي لَا عَمْرٌو“ کہنا بھی جائز، ”كَمَا يُقَالُ: امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ لَا عَمْرٌو“ جیسے کہ یہ کہنا جائز ہے۔ تو تشبیہ دی ہے ان دونوں کو اس کے ساتھ، یہ تشبیہ کس چیز میں ہے؟ کہتے ہیں یہ صرف نفیِ ضمنی کے اندر تشبیہ ہے۔ جیسے اس میں نفیِ ضمنی ہے اسی طرح ”إِنَّمَا“ اور تقدیم کے اندر بھی نفی ضمنی ہے صراحۃً نہیں، صرف اس میں تشبیہ ہے، باقی چیزوں میں تشبیہ نہیں۔ اس چیز میں تشبیہ نہیں ہے کہ ”لَا“ کے ساتھ جس چیز کی آپ نفی کر رہے ہیں، ”لَا“ کے ساتھ آپ کس کی نفی کر رہے ہیں؟ عمرو کی نفی کر رہے ہیں، تو ”لَا“ کے ساتھ جس کی نفی کر رہے ہیں وہ پہلے سے ضمناً منفی ہے، صراحۃً منفی نہیں، آپ نے کیا کہا: ”إِنَّمَا جَاءَ زَيْدٌ لَا عَمْرٌو“، تو آپ نے جب آپ نے کہا زید ہی ایا ہے تو ضمناً کیا ائی؟ عمرو کی نفی ا گئی، پھر ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ آپ نے اس کی صراحۃً نفی کر دی۔ تو ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ جس چیز کی آپ نفی کر رہے ہیں وہ پہلے سے ہی کیا تھا؟ منفی تھا، لیکن صراحۃً تھا یا ضمناً تھا؟ ضمناً تھا، کہتے ہیں اس میں تشبیہ نہیں ہے کہ پہلے سے ”لَا“ منفی لانے سے پہلے وہ ضمناً منفی تھا اب آپ نے کیا کر دیا صراحۃً اس کی؟ اس لیے کہ ”امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ“ یہاں پر نفی کس کی کر رہے ہیں؟ ”لَا عَمْرٌو“ کی، اور ”لَا عَمْرٌو“ پہلے سے نہ ضمناً منفی ہے نہ صراحۃً منفی ہے، یہاں کسی اعتبار سے بھی منفی نہیں۔
”وَالتَّشْبِيهُ بِقَوْلِهِ: امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ مِنْ جِهَةِ أَنَّ النَّفْيَ الضِّمْنِيَّ لَيْسَ فِي حُكْمِ النَّفْيِ الصَّرِيحِ“، اور تشبیہ اس قول کے ساتھ اس جہت سے ہے کہ نفیِ ضمنی نفیِ صریح کے حکم میں نہیں ہے، ”لَا مِنْ جِهَةِ أَنَّ الْمَنْفِيَّ بِلَا الْعَاطِفَةِ مَنْفِيٌّ قَبْلَهَا كَمَا فِي: إِنَّمَا أَنَا تَمِيمِيٌّ لَا قَيْسِيٌّ“، نہ اس اعتبار سے تشبیہ ہے کہ ”لَا“ عاطفہ وہ جس کی آپ نے نفی کی، کس کے ساتھ نفی کی؟ ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ جس چیز کی آپ نفی کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے ضمناً منفی ہو، اس میں تشبیہ نہیں کیونکہ وہ پہلے سے ضمناً منفی نہیں، کہ وہ پہلے سے منفی ہو نفیِ ضمنی کے ساتھ جیسے کہا جاتا ہے ”إِنَّمَا أَنَا تَمِيمِيٌّ لَا قَيْسِيٌّ“ کہ میں تمیمی ہی ہوں، قیسی نہیں ہوں، تو قیسی نہ ہونے کی پہلے ضمناً نفی تھی اب صراحۃً نفی ائی۔ جبکہ ”لَا عَمْرٌو“ کے اندر پہلے جو کہا ”امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ لَا عَمْرٌو“، تو وہاں عمرو کی پہلے ضمناً نفی نہیں ہے۔ ”إِذْ لَا دَلَالَةَ لِقَوْلِنَا: امْتَنَعَ زَيْدٌ عَنِ الْمَجِيءِ عَلَى نَفْيِ مَجِيءِ عَمْرٍو لَا ضِمْنًا وَلَا صَرِيحًا“، اس لیے کہ کوئی دلالت نہیں ہمارے اس قول کی کہ عمرو سے مجیئت منفی ہے اس پر نہ کوئی صراحۃً یہاں موجود ہے اور نہ ضمناً موجود ہے۔
”قَالَ السَّكَّاكِيُّ“، یہاں سے ایک الگ بات بتلائیں گے۔ انہوں نے کیا کہا؟ تین چیزیں ذکر کیں مولانا: پہلی کیا تھا؟ پہلی کیا بات ذکر کی کہ تقدیم میں جو قصر ائے گا وہ کس اعتبار سے ائے گا؟ فحویٰ کلام سے ائے گا، وضع کے اعتبار سے نہیں ائے گا، اور باقی صورتوں میں وضع کے اعتبار سے ائے گا۔ دوسرا فرق کیا بتلایا تھا کہ ”لَا“ عاطفہ کی صورت میں مثبت اور منفی دونوں پر تصریح ہونی چاہیے، اصل یہی ہے، اور باقی صورتوں میں صراحت صرف کس کی ہوگی؟ مثبت کی ہوگی، منفی کی صراحت نہیں ہوگی۔ اس کے بعد انہوں نے کیا کہا؟ تیسری بات یہ ذکر کی کہ ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ جو نفی کی جاتی ہے وہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی، ”إِنَّمَا“ اور تقدیم کے ساتھ جمع ہو سکتی ہے۔
اب ایک نئی بات بتلا رہے ہیں کہ ”إِنَّمَا“ کے ساتھ ”لَا“ عاطفہ ا سکتا ہے لیکن ایک شرط ہے علامہ سکاکی فرماتے ہیں: کہ وہ چیز جس کی آپ ”لَا“ کے ساتھ نفی کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے دوسری چیز کے ساتھ مختص نہ ہو، پہلے ہی سے دوسری چیز کے ساتھ مختص نہ ہو۔ اگر وہ پہلے سے ہی مختص ہے تو پھر اب ”لَا“ لانے کی ضرورت نہیں، ”لَا“ لانے کی ضرورت نہیں۔ دیکھیے مثال سے بات سمجھ میں ائے گی۔
”قَالَ السَّكَّاكِيُّ: شَرْطُ مُجَامَعَتِهِ“، علامہ سکاکی فرماتے ہیں باہم جمع ہونے کی شرط کس کے لیے؟ نفی بہ ”لَا“ عاطفہ، بھئی نفی کس کے ساتھ؟ ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ۔ یہ جمع ہونے کی شرط کیا ہے؟ ”لِلثَّالِثِ“، تیسرے یعنی ”إِنَّمَا“ کے ساتھ، ”أَنْ لَا يَكُونَ الْوَسْفُ مُخْتَصًّا بِالْمَوْصُوفِ“، کہ وہ وصف مختص بالموصوف نہ ہو مولانا، ”لِتَحْصِيلِ الْفَائِدَةِ“، تاکہ فائدہ بھی حاصل ہو کوئی۔ اگر وہ پہلے سے ہی خاص ہے تو ”لَا“ نے کوئی فائدہ دیا؟ نہیں دیا۔ ”إِنَّمَا“ بھی ا چکا ہے حصر کے لیے، تو وہ حصر کی وجہ سے پہلے ہی مختص بھی تھا، اب حصر کی وجہ سے مزید بھی پتہ چل چکا، تنبیہ بھی ہو چکی، اب ”لَا“ کے ساتھ پھر نفی کرنے کا کیا فائدہ؟ وہ تو چیز ہی مختص ہے، کسی غیر میں پائی ہی نہیں جاتی۔ دیکھو مثال سے بات سمجھ میں ائے گی۔
”نَحْوُ: إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ“، مثال کے طور پر ”إِنَّمَا“ ایا: قبول وہی لوگ کرتے ہیں جو سنتے ہیں۔ حضور علیہ السلام سے کیا فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں، اور کس کے ساتھ ذکر کیا؟ ”إِنَّمَا“ کے ساتھ۔ اور مولانا قبول کرنا مختص ہے جو سننے والا ہو اسی کے ساتھ۔ بھئی جو سنے گا وہی بات کو قبول کرے گا یا غیر سننے والا بھی قبول کر سکتا ہے؟ سننے والا ہی کرے گا، غیر کو پتہ ہی نہیں ہے تو وہ قبول کہاں سے کرے گا؟ تو سننے والا ہی قبول کرتا ہے، تو یہ قبول کرنا یہ مولانا خاص ہے کس کے ساتھ؟ سننے والے کے ساتھ۔ لہٰذا اب ”إِنَّمَا“ کے ساتھ وہ ”لَا“ عاطفہ کے ساتھ نفی نہیں کر سکتے۔ علامہ سکاکی نے کہا تھا نا کہ مختص نہ ہو تو ”لَا“ عاطفہ لے اؤ، اگر مختص ہو تو پھر ”لَا“ عاطفہ نہیں لا سکتے۔ تو یہ مختص ہے، یہاں ”لَا“ عاطفہ نہیں لا سکتے۔
”فَإِنَّهُ يَمْتَنِعُ أَنْ يُقَالَ: لَا الَّذِينَ لَا يَسْمَعُونَ“، ممتنع ہے یہ کہنا ”لَا الَّذِينَ لَا يَسْمَعُونَ“، یوں کہیں: ”إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ لَا الَّذِينَ لَا يَسْمَعُونَ“، قبول تو وہی کرتے ہیں جو سنتے ہیں نہ کہ وہ جو کہ سنتے نہیں، ”لِأَنَّ الِاسْتِجَابَةَ لَا تَكُونُ إِلَّا مِمَّنْ يَسْمَعُ“، اس لیے کہ قبول کرنا نہیں ہوگا مگر اسی کے لیے جو کہ سنتا ہے۔
”بِخِلَافِ: إِنَّمَا يَقُومُ زَيْدٌ لَا عَمْرٌو“، بخلاف اس مثال کے کہ یہ جائز ہے مولانا: زید ہی کھڑا ہوتا ہے، عمرو نہیں۔ کیوں؟ ”إِذِ الْقِيَامُ لَيْسَ مِمَّا يَخْتَصُّ بِزَيْدٍ“، اس لیے کہ قیام زید کے ساتھ مختص نہیں ہے۔ تو خلاصۂ بحث کیا ہوا؟ علامہ سکاکی نے کیا فرمایا کہ ”إِنَّمَا“ کے ساتھ ”لَا“ عاطفہ جمع ہو سکتا ہے لیکن شرط کیا ہے کہ وہ وصف اس چیز کے ساتھ مختص موصوف کے ساتھ مختص نہ ہو، اگر مختص ہو تو پھر ”لَا“ کے لانے کی اجازت نہیں ہے۔ ”إِنَّمَا“ کی وجہ سے جو تھوڑی بہت تنبیہ کرنا تھی آپ نے تنبیہ کر دی، اب آپ ”لَا“ کو ذکر کرتے ہیں تو یہ تو فائدہ ہی کوئی نہیں ہے، بیکار چیز کو ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ نفی تو اس چیز کی ہوتی ہے جہاں احتمال ہو، جب وہ پہلے سے مختص ہے تو نفی کس بات کی آپ کر رہے ہیں؟
جبکہ شیخ عبدالقاہر فرماتے ہیں نہیں یہ شرط نہیں ہے، حسن ہونے کی شرط ہے یہ۔ کہتے ہیں بہتر ہے کہ وہ اس کے ساتھ ”لَا“ تب لاؤ جبکہ اس کے ساتھ مختص نہ ہو، اور اگر مختص ہو تو پھر لانا بہتر نہیں ہے۔ ”وَقَالَ عَبْدُ الْقَاهِرِ: لَا تَحْسُنُ“، اور شیخ عبدالقاہر فرماتے ہیں ”لَا تَحْسُنُ“ ”أَيْ: مُجَامَعَتُهُ لِلثَّالِثِ“، کہ جمع ہونا کس کے ساتھ؟ کس کا جمع ہونا؟ نفی بہ ”لَا“، کس کے ساتھ جمع ہونا؟ تیسرا یعنی ”إِنَّمَا“ کے ساتھ، یہ بہتر نہیں ہے، ”فِي الْوَصْفِ الْمُخْتَصِّ“، کس کے اندر؟ وصفِ مختص میں۔ اس میں بہتر نہیں ہے اس کے ”لَا“ کو لے کر اؤ، ”كَمَا تَحْسُنُ فِي غَيْرِهِ“، جیسا کہ وہ بہتر ہے غیرِ وصفِ مختص میں۔
”وَهَذَا أَقْرَبُ إِلَى الصَّوَابِ“، اور یہ بات حق کے زیادہ قریب ہے۔ ”إِذْ لَا دَلِيلَ عَلَى الِامْتِنَاعِ عِنْدَ قَصْدِ زِيَادَةِ التَّحْقِيقِ وَالتَّأْكِيدِ“، اس لیے کہ علامہ سکاکی نے کہا تھا اگر وصف مختص ہو تو لانا جائز ہی نہیں، اور شیخ عبدالقاہر فرما رہے ہیں اگر وصف مختص ہو تو لانا بہتر نہیں، تو علامہ سکاکی جواز، عدمِ جواز کی بات کرتے ہیں اور شیخ عبدالقاہر حسن اور غیر حسن ہونے کی بات کرتے ہیں، اور ان کے تو ان کے نزدیک ناجائز ہوا مولانا، علامہ تفتازانی فرماتے ہیں بھئی ناجائز ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ ایک وصف مختص بھی ہے پھر بھی ”لَا“ لے اؤ، کس لیے؟ تاکہ مزید تاکید ا جائے، کلام میں کیا ا جائے؟ نفی کے اندر مزید تاکید ا جائے۔ ”إِذْ لَا دَلِيلَ عَلَى الِامْتِنَاعِ عِنْدَ قَصْدِ زِيَادَةِ التَّحْقِيقِ وَالتَّأْكِيدِ“، اس لیے کہ امتناع، ممتنع ہونے پر کوئی دلیل نہیں ہے جبکہ ارادہ کس چیز کا کیا جائے؟ تحقیق اور تاکید کا، اس نفی کی تحقیق اور تاکید کا جب ارادہ کیا جائے تو پھر امتناع، ممتنع ہونے پر کوئی دلیل موجود نہیں۔
”وَأَصْلُ الثَّانِي“، جی اصلِ ثانی سے کیا مراد ہے؟ یہ چوتھا فرق ذکر کر رہے ہیں مولانا۔ پہلا فرق کیا ذکر کیا؟ دوبارہ دہراؤ جلدی کرو بھئی، کیا فرق ذکر کیا؟ کہ تقدیم فحویٰ کلام کی وجہ سے قصر پہ دلالت کرتی ہے اور باقی اصلِ وضع کے اعتبار سے دلالت کرتے ہیں۔ دوسرا فرق کیا بتلایا تھا کہ ”لَا“ عاطفہ کی صورت میں مثبت اور منفی دونوں پر تصریح ہوگی جبکہ باقیوں میں صرف مثبت کی تصریح ہوگی، منفی کی تصریح نہیں ہوگی۔ تیسرا فرق کیا بتلایا تھا کہ نفی بہ ”لَا“ جمع ہو سکتی ہے اخری دو کے ساتھ لیکن ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی۔ اور چوتھا فرق بتلا رہے ہیں کہ دوسرے میں اصل، دوسرا کون تھا؟ ”مَا“ اور ”إِلَّا“۔ ”أَصْلُ الثَّانِي“ ”أَيِ: الْوَجْهُ الرَّابِعُ مِنْ وُجُوهِ الِاخْتِلَافِ أَنَّ أَصْلَ النَّفْيِ وَالِاسْتِثْنَاءِ“، دیکھا ثانی سے کیا مراد ہے؟ نفی اور استثناء۔ کہ نفی اور استثناء کا اصل کیا ہے؟ ”أَنْ يَكُونَ مُسْتَعْمَلًا لَهُ“ ”أَيِ: الْحُكْمُ الَّذِي اسْتُعْمِلَ فِيهِ“۔ کھول دو بھئی دروازہ، استاد ہیں تو مجھے بتاؤ بھئی۔
اچھا بھئی ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے اندر اصل یہ ہے کہ اس کو ایسے حکم میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے مخاطب جاہل ہو اور اس کا انکاری ہو۔ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کیا ہے؟ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کو ایسے حکم میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے مخاطب جاہل ہو اور اس کا انکار کرنے والا ہو۔ ”بِخِلَافِ الثَّالِثِ“، بخلاف ”إِنَّمَا“ کے، کہ اس کے اندر اصل یہ ہے کہ اس کو مخاطب جانتا ہو اور اس کا منکر بھی نہ ہو۔ کیا بات ہوئی بھئی؟ توجہ سے بھئی، ادھر دیکھو بھئی، ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کو کس حکم میں استعمال کریں گے؟ جس کو مخاطب جانتا نہیں، جاہل ہے جس سے اور اس کا کیا کرتا ہے؟ انکار کرتا ہے، جبکہ ”إِنَّمَا“ ایسے حکم میں استعمال کریں گے جس کو مخاطب جانتا ہے اور اس کا منکر بھی نہیں ہے۔
دیکھیے بھئی ”أَنْ يَكُونَ مُسْتَعْمَلًا لَهُ“، کہ وہ حکم، ”مَا“ سے مراد حکم ہے مولانا، ”مَا“ کا مدلول، ”مَا“ دلالت کر رہا ہے، یاد رکھیے یہ جو اسماءِ موصولہ ہوتے ہیں ان کے مدلولات ہوتے ہیں، کسی چیز پہ دلالت کرتے، تو یہاں ”مَا“ سے کیا مراد ہے؟ کس چیز پہ دلالت کر رہا ہے؟ حکم پر، اور موصولہ بھی ہے وہ ”الَّذِي“ کے ساتھ ا کے اپ کو بتلایا، ”أَيِ: الْحُكْمُ الَّذِي اسْتُعْمِلَ فِيهِ النَّفْيُ وَالِاسْتِثْنَاءُ“، یعنی وہ حکم جس میں کس کو استعمال کیا جائے؟ نفی اور استثناء کو، ”مِمَّا يَجْهَلُهُ الْمُخَاطَبُ وَيُنْكِرُهُ“، ان احکام میں سے ہونا چاہیے جس سے مخاطب جاہل ہو اور اس کا انکار کرتا ہو، ”بِخِلَافِ الثَّالِثِ“، بخلاف تیسرے کے، تیسرا کون تھا؟ ”أَيْ: إِنَّمَا“۔ ”فَإِنَّ أَصْلَهُ أَنْ يَكُونَ الْحُكْمُ الْمُسْتَعْمَلُ فِيهِ مِمَّا يَعْلَمُهُ الْمُخَاطَبُ وَلَا يُنْكِرُهُ“، اس کے اندر اصل یہ ہے کہ حکمِ مستعمل ہوا جو اس کے اندر استعمال ہوا ہے ان احکام میں سے ہونا چاہیے کہ اس کو مخاطب جانتا ہو اور اس کا انکار نہ کرتا ہو۔ ”كَذَا فِي الْإِيضَاحِ نَقْلًا عَنْ دَلَائِلِ الْإِعْجَازِ“، جیسے کہ ایضاح کے اندر یہ بات مذکور ہے، علامہ سکاکی نے ذکر کی کہاں سے نقل کرتے ہوئے؟ دلائل الاعجاز سے۔
”وَفِيهِ بَحْثٌ“، اور اس بات میں بحث ہے مولانا۔ بحث یہ ہے، اپ نے کیا کہا؟ ”إِنَّمَا“ کہاں استعمال کریں گے؟ جہاں مخاطب کیا ہو؟ اس بات کو جانتا ہو اور اس کا انکار بھی نہ کرتا ہو۔ کہتے ہیں بھئی جب مخاطب ایک بات کو جانتا ہے تو اپ اس کو پھر ایک بات کہہ رہے ہیں تو اپ اس کو فائدۃ الخبر دے رہے ہیں یا لازمِ فائدۃ الخبر؟ لازمِ فائدۃ الخبر، وہ بات وہ حکم تو اس کو پہلے سے معلوم ہے، اب صرف اپ کے علم کا بھی اس کو پتہ چل گیا۔ تو یہ تو صرف لازمِ فائدۃ الخبر کا فائدہ ہوا، تو یہاں پر تو خبر بھی نہیں بن رہی، خبر کا فائدہ بھی نہیں حاصل ہو رہا، تو قصر لانے کا کیا مقصد؟ قصر تو بالکل بیکار ہوا بھئی، قصر تو وہاں لایا جاتا ہے جہاں مخاطب جاہل ہو اور اس کا منکر ہو، اور اپ کیا کہہ رہے ہیں؟ یہاں مخاطب عالم بھی ہے اور انکار بھی نہیں کرتا۔
”وَفِيهِ بَحْثٌ لِأَنَّ الْمُخَاطَبَ إِذَا كَانَ عَالِمًا بِالْحُكْمِ وَلَمْ يَكُنْ حُكْمُهُ مَشُوبًا بِخَطَإٍ“، کہ مخاطب جو ہے وہ جب حکم کو جاننے والا ہے، ”وَلَمْ يَكُنْ حُكْمُهُ مَشُوبًا بِخَطَإٍ“، اور وہ حکم ملا بھی نہیں ہوا غلطی کے ساتھ، مشوب کا معنی مخلوط، ملا ہوا، اور وہ حکم خطا کے ساتھ ملا بھی نہیں ہوا، یعنی مخاطب کی غلطی بھی نہیں ہے وہاں پر، ”لَمْ يَصِحَّ الْقَصْرُ“، تو پھر تو قصر صحیح ہی نہیں، ”بَلْ لَا يُفِيدُ الْكَلَامُ سِوَى لَازِمِ الْحُكْمِ“، بلکہ کلام لازمِ فائدۃ الخبر کے علاوہ اور کسی چیز کا فائدہ ہی نہیں دے رہا۔
”وَجَوَابُهُ“، جواب یہ ہے مولانا: ”أَنَّ مُرَادَهُمْ“، کہ مراد ان کی یہ ہے مولانا، ”أَنَّ إِنَّمَا يَكُونُ لِخَبَرٍ مِنْ شَأْنِهِ أَنْ لَا يَجْهَلَهُ الْمُخَاطَبُ“، کہ ”إِنَّمَا“ ایسی خبر کے لیے ائے گا جس کی شان یہ ہونی چاہیے کہ مخاطب اس سے جاہل نہ ہو، یعنی یہ معنی نہیں ہے ہمارا کہ مخاطب کو علم ہو اور وہ اس کا منکر نہ ہو، یہ معنی نہیں ہے کہ علم ہو بالفعل، بلکہ وہ خبر ایسی ہے کہ مخاطب کو معلوم ہونی چاہیے تھی بھئی، کیا تھی؟ یعنی اس کی شان یہ تھی کہ مخاطب اس سے لا علم نہ ہوتا بلکہ اس کو جانتا، یعنی بالفعل نہیں جانتا، بالـ... ہاں۔
”وَلَا يُنْكِرَهُ حَتَّى أَنَّ إِنْكَارَهُ يَزُولُ بِأَدْنَى تَنْبِيهٍ لِعَدَمِ إِصْرَارِهِ عَلَيْهِ“، یہاں تک کہ اس کا انکار زائل ہو جائے گا تھوڑی ہی تنبیہ سے کیونکہ وہ اس پر اصرار بھی نہیں کر رہا۔ سمجھ میں ائی بات بھئی؟ خلاصۂ کلام یہ مولانا: ”مَا“ اور ”إِلَّا“ ائے گا اس مقام میں جہاں مخاطب جاہل بھی ہے اور انکار بھی کر رہا ہے۔ اسی طرح ”إِنَّمَا“ بھی ایسے ہی مقام میں ائے گا جہاں مخاطب جاہل بھی ہے اور اس کا منکر بھی ہے بھئی، منکر بھی ہے۔ البتہ فرق یہ ہے کہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے اندر تاکید ہوگی یعنی وہ منکر ہے، زیادہ منکر ہے، اور یہاں پر زیادہ منکر نہیں ہے، کیونکہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کے ساتھ جو حکم ذکر ہوگا وہ ایسا حکم ہوگا کہ مخاطب کو اس سے جاہل ہی ہونا چاہیے تھا، مخاطب کو اس کا پتہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اور ”إِنَّمَا“ کے ساتھ جو حکم یعنی بالفعل کی بات نہیں ہو رہی بلکہ اس کلام کی شان یہ تھی مولانا کہ اس کو معلوم ہونا بھی نہیں چاہیے تھا تو ”مَا“ اور ”إِلَّا“ لائیں گے ایسا حکم ہو۔ اور اگر ایسا حکم ہے جو اس کو معلوم ہونا چاہیے تھا، معلوم تو نہیں ہے لیکن اس کو کیا ہے؟ معلوم ہونا چاہیے تھا، تو پھر کیا لے کر ائیں گے؟ ”إِنَّمَا“ لے کر ائیں گے۔ تو ”إِنَّمَا“ میں اس کے انکار میں اتنی تاکید نہیں، تو ”إِنَّمَا“ کے اندر جو حصر ایا اس میں بھی اتنی تاکید نہیں، تو جب اس کا انکار شدید نہیں تھا تو تھوڑی سی تنبیہ ا گئی ”إِنَّمَا“ کی وجہ سے تو اس کا انکار زائل ہو گیا۔ اور جبکہ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ کی صورت میں اس کا انکار شدید تھا، قوی تھا یوں سمجھیں، جب قوی تھا تو ہم بھی قوی کلام ”مَا“ اور ”إِلَّا“ لے کر ائے تاکہ اب اس کا انکار کیا ہو جائے؟ زائل ہو جائے۔
”وَعَلَى هَذَا يَكُونُ مُوَافِقًا لِمَا فِي الْمِفْتَاحِ“، اور بنا بر اس کے ہماری اس تقریر کے مولانا، اس تاویل کے یہ کلام موافق ہو جائے گا، کس کے موافق ہو جائے گا؟ اس کلام کے جو کہ مفتاح میں ہے، کیونکہ مفتاح میں کیا لکھا ہے؟ مفتاح العلوم میں ہے کہ مخاطب بالفعل جاہل ہو ”إِنَّمَا“ کے اندر بھی اور انکار بھی کرتا ہو، اور اپ کے ”بِخِلَافِ الثَّالِثِ“ کہنے سے یوں معلوم ہو رہا تھا کہ بالفعل جانتا ہو اور منکر بھی نہ ہو۔ ہم نے کہا بالفعل نہیں مراد بلکہ کیا ہے؟ کلام کی شان یہ ہونی چاہیے کہ اس کو معلوم ہونا چاہیے، اور اس کلام کی شان یہ ہونی چاہیے کہ اس کو اس کلام کا انکار نہیں کرنا چاہیے، جبکہ ”مَا“ اور ”إِنَّمَا“ ایسے کلام میں لائیں گے کہ جس کی شان یہ ہے کہ مخاطب کو بھی اس سے جاہل ہی ہونا چاہیے اور مخاطب کو اس کا منکر ہی ہونا چاہیے۔
”كَقَوْلِكَ لِصَاحِبِكَ وَقَدْ رَأَيْتَ شَبَحًا مِنْ بَعِيدٍ“، جیسے کہ اپ اپنے ساتھی سے کہتے ہیں اور اپ نے ایک شخص کو دیکھا دور سے، ایک صورت دیکھی دور سے، شبح شخص، صورت کو کہتے ہیں۔ ”مَا هُوَ إِلَّا زَيْدٌ“، وہ کون ہے صرف؟ زید ہی ہے، جبکہ وہ اس کے غیر کا، اس کا خیال تھا یہ عمرو ہے مولانا، اس نے دور سے ایک صورت دیکھی، دور کوئی شخص نظر ا رہا ہے اتا ہوا، اس نے کیا کہا یہ کون ہے؟ عمرو ہے مثلاً، کیا کہا؟ اپ نے کہا ”مَا هُوَ إِلَّا زَيْدٌ“، تو اپ ”مَا“ اور ”إِلَّا“ لے کر ائے اس لیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے؟ یہ کون ہے؟ عمرو ہے، اور اس انکار، اس بات پر وہ اصرار بھی کر رہا ہے۔ تو جو اپ نے حکم لگایا کہ وہ عمرو نہیں بلکہ کیا ہے؟ زید ہے، تو وہ زید ہونے کا انکاری ہے اور اس پر اصرار کر رہا ہے کہ یہ زید نہیں ہے بلکہ کون ہے؟ عمرو ہے۔ نیز یہ حکم بھی ایسا ہے کہ وہ زید ہے کہ جس سے اس کو ہونا بھی جاہل چاہیے، کیا ہونا چاہیے؟ جاہل، کوئی اتنی دور شبیہ ا رہی ہے تو اس کو معلوم ہونی چاہیے یا جاہل ہی ہونا چاہیے؟ جاہل، اس کو پتہ نہیں کہ بھئی یہ تو جب ایک چیز اتنی دور ہے تو اس کو یقیناً پتہ نہیں ہوگی۔
”إِذَا اعْتَقَدَهُ غَيْرَهُ“، جبکہ مخاطب کا کیا اعتقاد تھا اس ذات اس شبیہ کے بارے میں؟ ”غَيْرَهُ“، کہ وہ کون ہے؟ غیر، ”أَيْ: إِذَا اعْتَقَدَ صَاحِبُكَ ذَلِكَ الشَّبَحَ غَيْرَ زَيْدٍ مُصِرًّا عَلَى هَذَا الِاعْتِقَادِ“، کہ وہ شبیہ جو ہے غیرِ زید ہے اور وہ اصرار بھی کر رہا ہے اس اعتقاد پر۔ ”هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“۔