کل ہم نے پڑھا تھا مولانا کہ کلمہ جو ہے وہ اپنے معنی پر دلالت کرتا ہے وضع کے اعتبار سے۔ اور بعض علماء کا قول ہے، وہ فرماتے ہیں کہ لفظ دلالت کرتا ہے معنی پر ”لِذَاتِهِ“، اپنی ذات کے اعتبار سے، یعنی بالذات وہ کس پر دلالت کرتا ہے؟ معنی پر دلالت کرتا ہے۔
تو اگر ان کے قول کا یہ مفہوم ہے کہ بالذات کلمہ دلالت کرتا ہے اور وضع کا محتاج نہیں، وضع کا محتاج نہیں، تو اس صورت کے اندر یہ جو ان کا ظاہرِ کلام یہ صحیح نہیں مولانا۔ ظاہرِ کلام سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ان کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ وضع کا محتاج نہیں بلکہ بالذات ہر کلمہ خود بخود اپنے معنی پر کیا کرتا ہے؟ دلالت کرتا ہے بھئی۔
جبکہ آپ پڑھ چکے ہیں خود بخود دلالت نہیں کرتا بلکہ وضع کے اعتبار سے کرتا ہے، اس کلمے کو متعین کیا جاتا ہے کس کے لیے؟ کسی معنی کے لیے بھئی۔
چنانچہ علامہ تفتازانی نے اس کو رد کیا کہ اگر آپ کے کہنے کا یہ مقصد ہے کہ یہ اسی طرح دلالت کرتا ہے معنی پر جیسے کوئی لفظ دلالت کرتا ہے بولنے والے پر بھئی۔ جب بھی کوئی آپ لفظ سنیں گے آپ کو پتہ چل جائے گا فوراً کہ یہ کیا ہے کوئی بولنے والا موجود ہے، تو دیکھو یہاں جیسے وضع کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے بالذات کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خود بخود دلالت کرتا ہے تو پھر اس صورت میں چار طریقوں سے اس کو رد کر رہے ہیں، چار دلائل ذکر کر رہے ہیں علامہ تفتازانی:
ایک تو یہ کہ اس صورت میں لغات کا اختلاف نہ ہوتا مولانا، کیونکہ ہر لفظ کیا ہے بالذات اس معنی پر دلالت کر رہا ہے، تو جب بھی کوئی اس کو سنے گا اس کو خود بخود معنی کا پتہ چل جائے گا۔ جب معنی کا پتہ چل جائے گا تو وہ دنیا کے کسی کونے میں کسی قوم کا رہنے والا ہو مولانا، جب بھی اس کے سامنے لفظ آئے گا اور لفظ دلالت کر رہا ہے بالذات تو وہ فوراً کیا کرے گا اس کا معنی؟ تو لغات کا آپس میں اختلاف نہ ہوتا، ہر لغت میں وہ لفظ اس معنی پر ضرور دلالت کرتا، لیکن لغات تو آپس میں مختلف ہیں، معلوم ہوا آپ کی بات صحیح نہیں!
دوسری بات کہ ہر لفظ چونکہ بالذات دلالت کر رہا ہے اپنے معنی پر، تو اس کو ہر شخص سمجھتا۔ جس شخص کے سامنے جو بھی کلمہ آپ بولتے وہ کلمہ تو بالذات دلالت کر رہا ہے اپنے معنی پر تو وہ کیا کر لیتا اس معنی کو فوراً سمجھ لیتا۔ بھئی، جیسے دیوار کے پیچھے سے دنیا کا کوئی بھی شخص آواز سنے گا، لفظ کو سنے گا اس کو پتہ چل جائے گا دیوار کے پیچھے کوئی بولنے والا موجود ہے، تو اسی طرح جب لفظ بالذات دلالت کر رہا ہوگا تو جو بھی اس کو سنے گا اس کے معنی کو سمجھ لے گا، حالانکہ کوئی لغت کا جاننے والا ہر شخص لغت کے ہر معنی سے واقف نہیں ہوتا۔
تیسری دلیل یہ ذکر کی کہ اس صورت میں معنیٰ مجازی ممکن نہ رہتا، اس لیے کہ کلمہ بالذات اس معنی پر دلالت کر رہا ہے اور معنیٰ مجازی کیا ہے؟ دوسرا معنی ہے، تو جب اس معنی پر بالذات دلالت کر رہا ہے تو دوسرے معنی پر دلالت کرنا ممکن ہی نہیں۔
چوتھا یہ کہ اس صورت میں منقول کا وجود نہ ہوتا مولانا۔ منقول کس کو کہتے ہیں کہ کلمہ ایک لفظ ایک معنی کے لیے وضع تھا، پھر اس معنی کو چھوڑ کر کس میں استعمال ہے؟ دوسرے معنی میں استعمال ہونے لگا، پہلا معنی بالکل متروک ہو گیا۔ تو اس صورت میں جب کلمہ بالذات اس معنی پر دلالت کر رہا ہے تو یہ تو اس سے جدا ہو ہی نہیں سکتا کسی بھی صورت میں، لہٰذا منقول کا وجود ہی نہ ہوتا، نئے معنی کے لیے آپ استعمال کر ہی نہ سکتے بھئی۔
چنانچہ علامہ سکاکی نے بھی اس قول کی تاویل کی ہے کہ جنہوں نے کہا کہ لفظ جو ہے ”لِذَاتِهِ“ دلالت کرتا ہے معنی پر۔ اور علامہ سکاکی فرماتے ہیں کہ یہ جو قول ہے کہ لفظ کیا کرتا ہے اپنی ذات کے اعتبار سے کس پہ دلالت کرتا ہے؟ اپنے معنی پر، کہتے ہیں اس میں دراصل تنبیہ ہے اس بات پر جو ذکر کی ہے علمائے اشتقاق والوں نے اور علمِ صرف والوں نے۔ علمِ اشتقاق والے کہتے ہیں کہ حروف جو ہیں ان کی ذات ہی میں، حروف جو ہیں ان کے کچھ خواص ہیں، ہر حرف کے کیا ہیں کچھ خواص ہیں مثلاً کسی میں جہر ہے، کسی میں ہمْس ہے، کسی میں شدت ہے، کسی میں رخاوت ہے، اور بعض متوسط ہیں۔
تو یہ لفظ جو ہے جب بھی واضع کیا کرتا ہے؟ واضع جب کسی معنی کے لیے کسی لفظ کو وضع کرتا ہے تو کیا کرتا ہے؟ ان معانی کی رعایت رکھتا ہے۔ جب ان معانی کی رعایت رکھتا ہے تو لفظ کچھ نہ کچھ اپنے معنی کی طرف رہنمائی کر دیتا ہے۔
بالذات اپنے معنی پر دلالت کرنے کا یہ معنی ہے کہ لفظ کچھ نہ کچھ مجموعی اعتبار سے اپنے معنی کی طرف کیا کر دیتا ہے؟ رہنمائی کر دیتا ہے۔ جیسے ”فَصْمٌ“ اور ”قَصْمٌ“ کا لفظ۔ فصم کا معنی بھی توڑنا، قصم کا معنی بھی توڑنا۔
لیکن فصم جو ہے اس کے شروع میں ہے فا، اور فا کے اندر رخاوت ہے، نرمی ہے مولانا۔ تو معلوم ہوا اس کے یہ جو توڑنا ہے اس توڑنے میں بھی کیا ہوگی؟ نرمی۔ اور قاف جو ہے اس میں قاف حروفِ شدیدة میں سے ہے، تو جس قسم کے توڑنے کے لیے یہ کلمہ وضع کیا، اس توڑنے میں بھی کیا ہوگی؟ شدت ہوگی اور سختی ہوگی۔ تو چنانچہ فصم ایسا توڑنا جس کے اندر اجزاء جدا نہ ہوں، اور قصم ایسا توڑنا جس کے اندر اجزاء جدا ہو جائیں۔ تو دیکھیے جو حروف ہوئے فا وغیرہ، حروف جو شروع میں استعمال ہوئے، دوسرے کے شروع میں قاف، ان حروف نے معنی کی طرف کچھ نہ کچھ کیا کر دی؟ رہنمائی کر دی۔ تو جس کے شروع میں فا آیا اس کے معنی میں نرمی کی رہنمائی اور جس میں قاف آیا اس کے معنی میں سختی ہے مولانا۔
اور اسی طرح، یہ تو تھے علمائے اشتقاق۔ اور علمائے صرف کیا فرماتے ہیں کہ وہ بحث کرتے ہیں ہیئت اور صورت سے۔ وہ کہتے ہیں ہیئت اور صورت جو ہے وہ بھی کیا کرتی ہے؟ کچھ نہ کچھ رہنمائی کر دیتی ہے کس کی طرف؟ معنی کی طرف بھئی۔ جیسے ”فَعَلَانٌ“ اور ”فَعَلَى“، ان میں عین کیا ہے؟ متحرک ہے، لہٰذا ان کے معنی میں بھی کیا پائی جائے گی؟ حرکت پائی جائے گی۔ جیسے ”نَزَوَانٌ“ اور ”حَيَدَى“۔ نزوان جفتی کرنا مولانا، اس میں بھی حرکت۔ حیدیٰ متکبرانہ چال کو یا بدکنے والے گدھے کو کہتے ہیں اور ان میں بھی کیا موجود ہے؟ حرکت موجود ہے بھئی۔ اسی طرح بابِ ”فَعُلَ“ جو ہے، بابِ کرُم، تو یہ افعالِ طبعیہ لازمہ کے لیے آتا ہے، وہ افعال جو طبیعت کے ساتھ لازم ہوتے ہیں، تو چونکہ ان کا عین کلمہ مضموم ہے، اس پر ضمہ آ رہا ہے، تو ضم کا معنی ہوتا ہے ملانا، تو یہ بھی ایسے افعال پر دلالت کرتے ہیں جو طبیعت کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں اور لازم ہوتے ہیں بھئی۔
”وَالْمَجَازُ فِي الْأَصْلِ“۔ یہاں سے آپ کو بتلا رہے ہیں مجاز کی تحقیق، کہ مجاز کلمہ اصل میں کیا ہے بھئی؟ تو منقول اور منقول عنہ کے درمیان مولانا تعلق بتلا رہے ہیں۔
اصل میں مجاز جو ہے کہتے ہیں ”مَجْوَزٌ“ تھا، اصل میں کیا تھا؟ ”مَجْوَزٌ“۔ پھر واؤ کی حرکت ماقبل کو دی اور واؤ متحرک ماقبل فتحہ آیا تو اس واؤ کو کس سے بدل دیا؟ الف سے بدل دیا، تو ”مَجَازٌ“ ہوا۔ اور یہ ”مَجَازٌ“ یہ صیغہ ہے مصدرِ میمی بھی ہے اور ظرف کا بھی صیغہ ہے۔ مصدرِ میمی بھی ہے اور ظرف بھی ہے۔ اور ظرف، چاہے ظرفِ زمان ہو اور ظرفِ مکان بھی۔ تو یہاں پر یہ شیخ عبدالقاہر کے نزدیک یہ مصدرِ میمی ہے۔ ”مَجَازٌ“ کون سا صیغہ ہے؟ مصدرِ میمی۔ جبکہ تلخیص کے جو مصنف ہیں ان کے نزدیک یہ ظرفِ مکان ہے، اور شیخ عبدالقاہر کے نزدیک یہ مصدرِ میمی ہے۔ پھر مصدرِ میمی اس کا معنی کیا ہے مولانا؟ عرب کہتے ہیں: ”جَازَ الْمَكَانَ يَجُوزُهُ إِذَا تَعَدَّاهُ“، جب کسی مکان سے کوئی تجاوز کر جائے، آگے بڑھ جائے تو کیا کہتے ہیں؟ ”جَازَ الْمَكَانَ“، کہ اس مکان سے وہ آگے بڑھ گیا۔ تو یہ ”جَازَ يَجُوزُ“ سے ہے، تجاوز کرنے کے معنی میں ہے، اور یہ مصدرِ میمی ہے، اور مصدر جو ہے آپ نے پڑھا ہے کبھی اسمِ فاعل کے معنی میں آتا ہے اور کبھی اسمِ مفعول کے معنی میں۔ تو یہاں یہ فاعل کے معنی میں بھی ممکن ہے تو اس صورت میں کیا معنی ہوگا؟
کیا معنی ہوگا بھئی؟ ”الْكَلِمَةُ الْجَائِزَةُ“ بھئی۔ مجاز کلمہ ہے نا؟ اور مجاز کیا ہے؟ مصدرِ میمی، اور مصدرِ میمی کس معنی میں؟ اسمِ فاعل ”جَائِزٌ“ کے معنی میں۔ تو ”الْكَلِمَةُ الْجَائِزَةُ“، وہ کلمہ جو تجاوز کرنے والا ہے، اسمِ فاعل کا معنی۔ وہ کلمہ جو تجاوز کرنے والا ہے۔ تو اس کلمے نے بھی تجاوز کیا ہے اپنے معنیٰ اصلی سے، یعنی اپنے مکانِ اصلی سے کیا کیا ہے؟ تجاوز کر کے کس کی طرف چلا گیا ہے؟ دوسرے معنی کی طرف چلا گیا۔
یا مولانا! یہ اسمِ مفعول ہے ”مَجُوزٌ بِهَا“ مولانا۔ ”جَازَ يَجُوزُ“ کا کیا معنی ہے؟ تجاوز کرنا، تو ”مَجُوزٌ بِهَا“، ”مَجُوزٌ“ ”مَفْعُولٌ“ کے وزن پر ہے بھئی۔ تو ”مَجُوزٌ بِهَا“ کے معنی میں ہے جس کو لے جایا جائے، جس سے تجاوز کروایا جائے۔ تو اس کلمے سے بھی تجاوز کروایا گیا، یعنی اس کو لے گئے کہاں سے؟ مکانِ اصلی سے دوسرے مکان، دوسرے معنی کی طرف لے گئے۔ تو دیکھو پہلے تھا یہ جانے والا ہے اسمِ فاعل کے معنی میں، اب کیا ہے؟ اس کو لے جایا گیا ہے اسمِ مفعول کے معنی میں، یہ ہوا مولانا۔
”وَالْمَجَازُ فِي الْأَصْلِ مَفْعَلٌ مِنْ جَازَ الْمَكَانَ“۔ یہ اصل کے اندر ”مَفْعَلٌ“ وزن ہے مولانا، مصدرِ میمی ہے، ”مِنْ جَازَ الْمَكَانَ يَجُوزُهُ إِذَا تَعَدَّاهُ“۔ عرب کہتے ہیں ”جَازَ الْمَكَانَ يَجُوزُهُ“، اس سے گزرنا۔ کب کہتے ہیں؟ ”إِذَا تَعَدَّاهُ“، جب وہ اس مکان سے کیا کر جائے؟ تجاوز کر جائے۔ ”نُقِلَ إِلَى الْكَلِمَةِ الْجَائِزَةِ“، اس کو نقل کر دیا گیا کس کی طرف؟ کلمۂ جائزہ کی طرف۔ کیا معنی کلمۂ جائزہ؟ ”أَيِ الْمُتَعَدِّيَةِ مَكَانَهَا الْأَصْلِيَّ“، وہ کلمہ جو تجاوز کر جائے اپنے مکانِ اصلی سے، یہ اسمِ فاعل کا معنی کیا۔ ”أَوِ الْكَلِمَةِ الْمَجُوزِ بِهَا“، یہ عطف ہے ”إِلَى الْكَلِمَةِ الْجَائِزَةِ“ پر۔ پھر اس کو نقل کر دیا گیا مولانا کلمۂ مجوز بہا کی طرف، یہ با تعدیہ کے لیے ہے مولانا، کلمۂ مجوز بہا کے لیے، اس معنی پر ”أَنَّهُمْ جَازُوا بِهَا وَعَدَّوْهَا مَكَانَهَا الْأَصْلِيَّ“، ”جَازُوا بِهَا“ اور ”عَدَّوْهَا“ کا ایک معنی مولانا: لے جانا، تجاوز کروانا، کہ انہوں نے تجاوز کروایا اس کلمے سے کہاں سے تجاوز کروایا؟ اس کے اصلی مکان یعنی اس کے معنیٰ اصلی سے۔ ”كَذَا ذَكَرَ الشَّيْخُ فِي أَسْرَارِ الْبَلَاغَةِ“، اسی طرح ذکر کیا ہے شیخ عبدالقاہر نے اسرار البلاغہ کے اندر۔
مصنف فرماتے ہیں مولانا صاحبِ تلخیص کہ یہ مجاز جو ہے یہ مصدرِ میمی نہیں ہے بلکہ کیا ہے اس میں؟ ظرف کا صیغہ ہے، ”مَجَازٌ“ بھئی، ظرف کا صیغہ۔ اور یہ عرب کے اس قول سے ماخوذ ہے: ”جَعَلْتُ كَذَا مَجَازًا إِلَى حَاجَتِي“، میں نے کر دیا اس چیز کو ”مَجَازًا“، بمعنی اسمِ مکان، راستے کے معنی میں، راستہ بھی اسمِ مکان، ظرفِ مکان ہے مولانا۔ میں نے اس کو کیا راستہ ”إِلَى حَاجَتِي“، اپنی حاجت کی طرف، میں نے اس چیز کو اپنی حاجت کا راستہ بنایا۔ ”أَيْ طَرِيقًا“، دیکھیے خود بتلا دیا ”مَجَازًا أَيْ طَرِيقًا“، راستہ بنایا۔ ”عَلَى أَنَّ مَعْنَى جَازَ الْمَكَانَ سَلَكَهُ“، اس لیے کہ ”جَازَ الْمَكَانَ“ کا کیا معنی ہے؟ اس پر چلنا۔ پہلے کیا کیا تھا؟ اس سے تجاوز کرنا۔ اور مصنف کیا فرماتے ہیں: ”جَازَ الْمَكَانَ“ کا کیا معنی ہے؟ ”سَلَكَهُ“، اس پر چلنا ہے۔ ”فَإِنَّ الْمَجَازَ طَرِيقٌ إِلَى تَصَوُّرِ مَعْنَاهُ“، اس لیے کہ مجاز بھی جو ہے، یہ راستہ ہے اپنے معنی کے تصور کا۔ اپنے معنی کے تصور کا کیا ہے؟ راستہ ہے۔ اس راستے پر چلیں گے تو وہ مجاز والا معنی حاصل ہوگا۔ کیا حاصل ہوگا؟ مجاز والا معنی۔
غیر موضوع لہ میں استعمال کریں گے تو اس طریقے سے وہ معنی جو غیر موضوع لہ ہے اس کا کیا حاصل ہوگا؟ تصور حاصل ہوگا مولانا۔ تو یہ راستہ ہے، طریقہ ہے اور راستہ کیا ہے مولانا؟ یہ ظرفِ مکان ہے، تو یہ ظرفِ مکان کے معنی میں ہے بھئی۔
”فَالْمَجَازُ مُفْرَدٌ وَمُرَكَّبٌ“۔ مجاز پھر دو قسم پر ہے مولانا: مفرد اور مرکب۔ ”وَهُمَا مُخْتَلِفَانِ“، وہ دونوں مختلف ہیں آپس میں، ”فَعَرَّفَ كُلًّا عَلَى حِدَةٍ“، دونوں میں سے ہر ایک کی تعریف علیحدہ علیحدہ کی۔ بھئی، مجاز کی دو قسمیں بتلائیں گے: ایک مجازِ مفرد، ایک مجازِ مرکب۔ مجازِ مفرد اور مرکب کی چونکہ ایک تعریف ممکن نہیں تھی اس لیے مصنف نے دونوں کو علیحدہ علیحدہ ہر ایک کی تعریف ذکر کی بھئی۔ سب سے پہلے مجازِ مفرد کی تعریف کریں گے اور مجازِ مرکب کی تعریف بڑی دور جا کر پھر ذکر ہوگی مولانا۔
”أَمَّا الْمُفْرَدُ“، مجازِ مفرد جو ہے وہ کس کو کہتے ہیں؟ ”فَهُوَ الْكَلِمَةُ الْمُسْتَعْمَلَةُ فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ“، وہ کلمہ ہے جو استعمال ہو غیرِ ما وضعت لہ، کس کے اندر؟ غیر موضوع لہ کے اندر، ”فِي اصْطِلَاحٍ بِهِ التَّخَاطُبُ“، اس اصطلاح میں جس کے اندر تخاطب، جس میں تکلم ہو رہا ہے، گفتگو ہو رہی ہے، ”عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“، ایسے طریقے پر کہ وہ استعمال صحیح بھی ہو مولانا۔ اس طریقے پر جو صحیح بھی ہو، ”مَعَ قَرِينَةِ عَدَمِ إِرَادَتِهِ“، ساتھ ساتھ موضوع لہ کا ارادہ نہ کرنا بھی... ایسا قرینہ ہو جس کے ساتھ موضوع لہ کا ارادہ نہ ہو۔
کیا تعریف ہوئی بھئی؟ مجازِ مفرد وہ کلمہ ہے جو مستعمل ہو غیر موضوع لہ کے اندر، اس اصطلاح میں جس کے اندر بات ہو رہی ہے، ایسے طریقے پر کہ جو طریقہ صحیح بھی ہو اور ساتھ قرینہ ایسا ہو کہ موضوع لہ کا ارادہ نہ ہو سکے بھئی۔ تو یہاں پانچ قیودات ذکر کیں مولانا، اور ہر قید کا فائدہ ذکر کریں گے دیکھیے۔ سب سے پہلے ”الْمُسْتَعْمَلَةُ“ کی قید ذکر کی مولانا۔ تو ”الْمُسْتَعْمَلَةُ“ کی قید سے کہ وہ کلمہ جو استعمال ہو، قبل الاستعمال کو نکال دیا مولانا، کیونکہ استعمال سے پہلے کلمہ نہ حقیقت ہے اور نہ مجاز ہے بھئی۔
پھر انہوں نے کہا: ”فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ“، کس میں استعمال ہوا ہو؟ غیر موضوع لہ کے اندر استعمال ہوا ہو، اس کے ذریعے کس کو نکال دیا؟ حقیقت کو نکال دیا۔
پھر اس کے بعد کہا: ”فِي اصْطِلَاحٍ بِهِ التَّخَاطُبُ“، اس اصطلاح میں جس میں تکلم ہوا ہو، جس میں بات ہوئی ہو۔ یہ قید مولانا من وجہ مدخل ہے من وجہ مخرج ہے۔ بعض چیزوں کو نکالنے والی ہے اور بعض چیزوں کو داخل کرنے والی ہے۔ انہوں نے کیا کہا؟ کلمہ استعمال ہو غیر موضوع لہ میں اس اصطلاح میں جس کے اندر تکلم ہو رہا ہے۔
اب دیکھیے مثلاً لفظِ صلاۃ ہے مولانا۔ اب اہل شریعت کے نزدیک اس کو وضع کیا گیا ہے کس کے لیے؟ نماز کے لیے۔ اور دعا اس کا کون سا معنی ہوا پھر؟ معنیٰ مجازی ہوا۔ اہل شریعت کی اصطلاح میں تکلم کیا جائے اور صلاۃ سے نماز مراد لی جائے تو یہ کیا ہے؟ معنیٰ حقیقی شرعی۔ اور اگر اس سے مراد لیا جائے اہل شریعت کے نزدیک دعا، تو پھر؟ تو یہ معنیٰ مجازی شرعی ہے اس کا مولانا، تو یہ معنیٰ مجازی ہے۔
تو اب دیکھیے لفظِ صلاۃ میں نے بولا اہل شریعت کے سامنے اور اس سے میں نے مراد دعا لی، کیا لی؟ دعا مراد لی، تو اب یہ موضوع لہ میں استعمال ہو رہا ہے یا غیر موضوع لہ میں؟ جس اصطلاح کے اندر میں بات کر رہا ہوں، اس اصطلاح کے اندر یہ کیا ہے؟ غیر موضوع لہ کے اندر ہے، اور ہم نے بھی یہی کہا تھا کیا ہو؟ غیر موضوع لہ کے اندر۔ تو دیکھیے اس اصطلاح میں جس میں بات ہو رہی ہے، اس کے اندر یہ کیا ہے؟ غیر موضوع لہ میں ہے، لہٰذا یہ کس کی تعریف میں داخل ہوا؟ مجاز کی تعریف میں داخل ہو گیا۔ لفظِ صلاۃ کس معنی میں؟ دعا، اگرچہ اہل لغت کے نزدیک یہ موضوع لہ میں ہے، لیکن جس اصطلاح میں اس وقت بات ہو رہی ہے ان کے نزدیک یہ کیا ہے؟ غیر موضوع لہ، لہٰذا یہ داخل ہوا۔
تو یہ دیکھو اس کو اس نے داخل کر دیا، اس قید نے داخل کر دیا۔ اور من وجہ یہ قید مخرج ہے بعض اعتبارات سے بعض کلمات کو خارج کرتی ہے۔ مثلاً اسی لفظِ صلاۃ کو میں نے کس کے معنی میں لیا؟ نماز کے معنی میں، اور کس سے بات چیت ہو رہی ہے؟ اہل شریعت سے ہی بھئی، اہل شریعت سے ہی بات ہو رہی ہے اور صلاۃ کو میں نے کس معنی میں لیا؟ نماز کے معنی میں۔ اور اس کا مجازی معنی کیا آئے گا؟ دعا اس کا مجازی معنی ہو جائے گا۔ تو اب جب میں نے اس کو نماز کے معنی میں لیا تو یہ معنیٰ موضوع لہ ہے یا غیر موضوع لہ؟ تو یہ اس کا معنیٰ موضوع لہ ہے۔ تو جس اصطلاح میں بات ہو رہی ہے ان کے نزدیک یہ معنیٰ موضوع لہ میں استعمال ہو رہا ہے، لہٰذا یہ مجاز کی تعریف سے خارج ہوا۔ اگرچہ لغت والوں کے نزدیک یہ مجاز کی تعریف میں داخل ہو رہا ہے لیکن اس اصطلاح میں جس کے اندر ہم بات کر رہے ہیں اس کے اندر یہ کیا ہے؟ خارج ہے۔ تو دیکھیے، اس قید نے بعض کو خارج کیا اور بعض کو داخل کیا۔
چوتھی قید انہوں نے لگائی: ”عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“، یہ استعمال ایسے طریقے پر ہو کہ صحیح بھی ہو۔ صحیح ہونے کا کیا معنی؟ یعنی مولانا یہ معنیٰ موضوع لہ ہے، آپ نے استعمال کیا اس کو اس معنیٰ غیر موضوع لہ کے اندر، اس معنیٰ موضوع لہ اور غیر موضوع لہ کے درمیان کیا ہونا چاہیے؟ علاقہ ہونا چاہیے، ارتباط ہونا چاہیے، کوئی تعلق ہونا چاہیے، بغیر تعلق کے؟ مثلاً یہ کتاب ہے مولانا، اس کتاب کو آپ کیا کہہ دیتے ہیں مثلاً؟ دیوار کہہ دیتے ہیں بھئی۔ اب دیوار اور کتاب میں کوئی تعلق ہے؟ کوئی تعلق نہیں ہے، لہٰذا یہ استعمال تو غیر موضوع لہ میں ہے لیکن ”عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“ ہے؟ نہیں، بلکہ صحیح طریقے پر یہ نہیں ہے۔
تو یہ جو قید لگائی، ایسے طریقے پر ہو کہ وہ استعمال صحیح بھی ہو، اس سے غلط کو نکال دیا۔ دیکھیے میں نے کتاب پر کیا لفظ بولا؟ دیوار کا، تو یہ صحیح ہے؟ یہ غلط ہے، تو یہ مجاز کی تعریف سے خارج، کیونکہ درمیان میں کوئی علاقہ، کوئی تعلق نہیں ہے۔
اور پھر آگے ساتھ پانچویں قید تھی: ”مَعَ قَرِينَةِ عَدَمِ إِرَادَتِهِ“، اور ساتھ قرینہ ہو ایسا کہ معنیٰ موضوع لہ کا ارادہ نہ ہو۔ اس کے ذریعے کس کو نکالا؟ کنائے کو نکال دیا، کیونکہ کنائے کے اندر معنیٰ موضوع لہ کا ارادہ بھی جائز ہوتا ہے۔ تو کنائے کے اندر تو قرینہ اس میں بھی ہوتا ہے، مجاز میں بھی قرینہ، کنائے کے اندر بھی قرینہ، لیکن مجاز میں معنیٰ موضوع لہ کا ارادہ نہیں اور کنائے کے اندر معنیٰ موضوع لہ کا ارادہ جائز ہے۔ تو انہوں نے کہا ساتھ ایسا قرینہ ہو کہ موضوع لہ کا ارادہ نہ ہو سکے تو کون خارج ہوا مولانا؟ کنایہ خارج ہوا بھئی۔ یہ پانچ قیود تھیں ان کے فائدے ذکر ہوئے، دیکھیے بھئی:
”أَمَّا الْمُفْرَدُ فَهُوَ الْكَلِمَةُ الْمُسْتَعْمَلَةُ“، وہ کلمہ ہے جو استعمال ہو، ”احْتَرَزَ بِهَا عَنِ الْكَلِمَةِ قَبْلَ الِاسْتِعْمَالِ“، اس کے ذریعے احتراز کیا اس کلمے سے جو استعمال سے پہلے تھا، کیونکہ یہ استعمال کے اعتبار سے قسمیں ہیں۔ ”فَإِنَّهَا لَيْسَتْ بِمَجَازٍ وَلَا حَقِيقَةٍ“، اس لیے کہ استعمال سے پہلے نہ تو وہ کلمہ مجاز ہے اور نہ حقیقت۔ ”فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ“، یہ دوسری قید آئی، ”احْتَرَزَ بِهِ عَنِ الْحَقِيقَةِ“، احتراز کیا اس کے ساتھ کس سے؟ حقیقت سے، ”مُرْتَجَلًا كَانَ أَوْ مَنْقُولًا أَوْ غَيْرَهُمَا“، چاہے وہ حقیقت مرتجل ہو یا منقول ہو یا ان کے علاوہ ہو مولانا۔
مرتجل اس کو کہتے ہیں مولانا کہ کلمہ ایک لفظ کے لیے وضع تھا پھر نقل کر کے دوسرے معنی کے لیے اس کو استعمال کرنے لگے اور پہلے معنی کو بالکل ترک کر دیا، لیکن اس معنیٰ اول اور معنیٰ ثانی کے اندر کوئی مناسبت بھی نہ ہو۔ یہ کلمہ وضع تھا اس معنی کے لیے، بعد میں اس معنی کو ترک کر دیا گیا بالکل، اور دوسرے معنی کے اندر استعمال ہونے لگا اور ان دونوں کے بیچ میں کوئی مناسبت بھی نہیں ہے، تو اس کو کیا کہیں گے؟ مرتجل۔ اور اگر ان دونوں کے درمیان کوئی مناسبت ہو تو اس کو کیا کہیں گے؟ منقول کہیں گے۔ تو لہٰذا اس کے ذریعے نکال دیا حقیقت کو چاہے وہ مرتجل ہو، چاہے منقول ہو یا اس کے علاوہ ہو، یعنی مشترک وغیرہ مولانا۔
”وَقَوْلُهُ: فِي اصْطِلَاحٍ بِهِ التَّخَاطُبُ مُتَعَلِّقٌ بِقَوْلِهِ وُضِعَتْ“، یہ متعلق ہے ”وُضِعَتْ“ سے، پہلے بات گزر چکی۔ ”وَقَيَّدَ بِذَلِكَ لِيَدْخُلَ الْمَجَازُ الْمُسْتَعْمَلُ“، اور اس کے ساتھ مقید کیا تاکہ داخل ہو جائے... دیکھیے کچھ چیزوں کو داخل کرے گی یہ قید اور کچھ چیزوں کو خارج۔ دیکھیے: تاکہ داخل ہو جائے اس مجاز کے اندر جو استعمال ہو رہا ہے کس کے اندر؟ ”فِيمَا وُضِعَ لَهُ“، معنیٰ موضوع لہ کے اندر، لیکن اس اصطلاح میں نہیں ہے، ”فِي اصْطِلَاحٍ آخَرَ“، دوسری اصطلاح میں ہے، ”كَلَفْظِ الصَّلَاةِ إِذَا اسْتَعْمَلَهُ الْمُخَاطِبُ بِعُرْفِ الشَّرْعِ فِي الدُّعَاءِ“، جیسے لفظِ صلاۃ ہے جب استعمال کرے اس کو مخاطب، کون سا مخاطب ہے؟ عرفِ شرع کے ساتھ خطاب کرنے والا، کس معنی میں استعمال کرے؟ دعا کے معنی میں استعمال کرے، اب دیکھو یہ معنیٰ موضوع لہ کے اندر استعمال ہو رہا ہے، لیکن دوسری اصطلاح میں ہو رہا ہے۔
”فَإِنَّهُ وَإِنْ كَانَ مُسْتَعْمَلًا فِيمَا وُضِعَ لَهُ فِي الْجُمْلَةِ فَلَيْسَ بِمُسْتَعْمَلٍ فِيمَا وُضِعَ لَهُ فِي الِاصْطِلَاحِ الَّذِي بِهِ وَقَعَ التَّخَاطُبُ، أَعْنِي الشَّرْعَ“، اگرچہ وہ یہ کلمہ استعمال ہو رہا ہے معنیٰ موضوع لہ کے اندر مجموعی اعتبار سے، یعنی دوسری اصطلاح کے اندر، لیکن یہ استعمال نہیں ہو رہا معنیٰ موضوع لہ کے اندر اس اصطلاح کے اندر جس کے اندر تخاطب ہوا ہے، یعنی کہ شرع۔
”وَلِيَخْرُجَ مِنَ الْحَقِيقَةِ مَا يَكُونُ لَهُ مَعْنًى آخَرُ بِاصْطِلَاحٍ آخَرَ كَلَفْظِ الصَّلَاةِ الْمُسْتَعْمَلَةِ بِحَسَبِ الشَّرْعِ فِي الْأَرْكَانِ الْمَخْصُوصَةِ“، اور دیکھیے دوسرا فائدہ ذکر کر رہے ہیں، کچھ چیزوں کو نکالنے والی ہے یہ قید: یہ قید لگائی تاکہ نکال دیں حقیقت میں سے ان کلمات کو جن کا کوئی اور معنی ہو مولانا کسی دوسری اصطلاح میں، جیسے لفظِ صلاۃ ہے جو استعمال ہے شریعت کے اعتبار سے ارکانِ مخصوصہ میں۔ اہل شریعت سے گفتگو کرتے وقت آپ نے صلاۃ کا لفظ کہا اور مراد اس سے کیا لیا؟ ارکانِ مخصوصہ یعنی نماز مراد لی، وہ خاص عبادت مراد لی۔
”فَإِنَّهُ يَصْدُقُ عَلَيْهِ أَنَّهُ كَلِمَةٌ مُسْتَعْمَلَةٌ فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ“، اس لیے کہ اس پر صادق آ رہی ہے یہ بات کہ یہ کلمہ استعمال ہو رہا ہے غیر موضوع لہ کے اندر۔ لیکن اس اصطلاح میں غیر موضوع لہ ہے یا اہل لغت کے نزدیک غیر موضوع لہ ہے؟ صلاۃ تو اہل لغت کے نزدیک نماز کے لیے غیر موضوع لہ ہے۔ البتہ اہل شریعت کے نزدیک تو یہ موضوع لہ میں استعمال ہو رہا ہے، تو یہ مجاز میں داخل نہیں ہو سکتا۔ ”فَإِنَّهُ يَصْدُقُ عَلَيْهِ أَنَّهُ كَلِمَةٌ مُسْتَعْمَلَةٌ فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ لَكِنْ بِحَسَبِ اصْطِلَاحٍ آخَرَ وَهُوَ اللُّغَةُ، لَا بِحَسَبِ اصْطِلَاحٍ بِهِ التَّخَاطُبُ وَهُوَ الشَّرْعُ“، اس پر صادق آتا ہے کہ یہ کلمہ استعمال ہو رہا ہے غیر موضوع لہ کے اندر لیکن دوسری اصطلاح میں، اور وہ کون سی ہے؟ اہل لغت کے نزدیک، نہ کہ اس اصطلاح میں جس کے ساتھ تکلم ہوا ہے اور وہ شریعت ہے۔
”عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“، ایسے طریقے پر کہ یہ استعمال کیا ہو؟ صحیح بھی ہو۔ ”مُتَعَلِّقٌ بِالْمُسْتَعْمَلَةِ“، یہ ”عَلَى وَجْهٍ“ بھئی جار مجرور کس سے متعلق ہیں؟ ”الْمُسْتَعْمَلَةِ“ سے، کہ وہ استعمال صحیح طریقے پر ہو۔ ”مَعَ قَرِينَةِ عَدَمِ إِرَادَتِهِ أَيْ إِرَادَةِ الْمَوْضُوعِ لَهُ“، یہ ضمیر کا مرجع بتلایا: ساتھ ایسا قرینہ ہو کہ موضوع لہ کا ارادہ نہ ہو۔
پس معلوم ہوا: ”فَلَا بُدَّ لِلْمَجَازِ مِنَ الْعَلَاقَةِ لِيَتَحَقَّقَ الِاسْتِعْمَالُ عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“، مجاز کے لیے علاقہ، ارتباط اور تعلق کا ہونا ضروری ہے تاکہ استعمال ثابت ہو جائے ایسے طریقے پر جو صحیح ہو۔ بھئی علاقہ ہوگا تو استعمال صحیح ہوگا، علاقہ نہیں تو استعمال بھی صحیح نہیں ہے بھئی۔ ”وَإِنَّمَا قَيَّدَ بِكَوْنِهِ عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ وَاشْتَرَطَ الْعَلَاقَةَ لِيَخْرُجَ الْغَلَطُ مِنْ تَعْرِيفِ الْمَجَازِ كَقَوْلِنَا: خُذْ هَذَا الْفَرَسَ مُشِيرًا إِلَى الْكِتَابِ“، یہ قید کیوں لگائی بھئی؟ ”عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“ یہ قید لگائی اور علاقے کی شرط لگائی، کہتے ہیں: تاکہ غلط نکل جائے مجاز کی تعریف سے، جیسے ہم کہتے ہیں: لو بھئی اس فرس کو پکڑو، اور اشارہ کتاب کی طرف ہے۔ اب دونوں کتاب اور فرس میں کوئی علاقہ ہے؟ تو یہ غلط ہے، تو یہ مجاز کی تعریف سے خارج۔ ”لِأَنَّ هَذَا الِاسْتِعْمَالَ لَيْسَ عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ“، اس لیے کہ یہ استعمال صحیح طریقے پر نہیں ہے۔
”وَإِنَّمَا قَيَّدَ بِقَوْلِهِ مَعَ قَرِينَةِ عَدَمِ إِرَادَتِهِ لِيَخْرُجَ الْكِنَايَةُ“، یہ ”مَعَ قَرِينَةِ عَدَمِ إِرَادَتِهِ“ کی قید بڑھائی متن کے اندر مولانا مجاز کی تعریف میں کیوں؟ تاکہ کنایہ خارج ہو جائے بھئی۔ بھئی غلط اور کنایہ کے درمیان واؤ ہونی چاہیے متن کے اعتبار سے، اور یہ گزشتہ جملے کے شروع میں واؤ ہے، یہ متن والی بنا لیں مولانا۔ ”إِنَّمَا قَيَّدَ“ کے شروع میں جو واؤ آ رہا ہے وہ متن کا واؤ وہ ہے مولانا۔
تو اس کے ذریعے کنایہ کو نکال دیا، ”لِأَنَّهَا مُسْتَعْمَلَةٌ فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ لَكِنْ مَعَ جَوَازِ إِرَادَةِ مَا وُضِعَتْ لَهُ“، اس لیے کہ کنایہ بھی استعمال ہوتا ہے غیر موضوع لہ کے اندر لیکن اس کے ساتھ موضوع لہ کا ارادہ بھی صحیح ہوتا ہے۔
”وَكُلٌّ مِنْهُمَا أَيْ مِنَ الْحَقِيقَةِ وَالْمَجَازِ“، حقیقت اور مجاز میں سے، بھئی اب آگے تقسیم کریں گے، کہتے ہیں حقیقت ہو یا مجازِ مفرد ہو مولانا، ان دونوں کی تین تین قسمیں ہیں: لغوی، شرعی، عرفی۔ پھر عرفی کی آگے تقسیم کرتے ہیں: عرفِ خاص اور عرفِ عام۔ تو چار قسمیں بن گئیں: لغوی، شرعی، عرفی عام اور عرفی خاص بھئی۔
”لُغَوِيٌّ وَشَرْعِيٌّ وَعُرْفِيٌّ خَاصٌّ“، عرفی خاص کس کو کہتے ہیں؟ کہتے ہیں: ”وَهُوَ مَا يَتَعَيَّنُ نَاقِلُهُ كَالنَّحْوِيِّ وَالصَّرْفِيِّ وَغَيْرِ ذَلِكَ“، وہ ہے کہ جس کے ناقلین متعین ہوں جیسے نحوی ہو، نحویوں نے اس کو نقل کیا ہو، یا صرفی ہو مولانا، یا ان کے علاوہ کوئی اور ہو، منطقی ہے مولانا یا متکلم ہے وغیرہ۔ ہر فن والوں کی اپنی اصطلاحات ہوتی ہیں۔ تو وہ جو ہر فن والوں کی اپنی اصطلاحات ہیں وہ کیا ہیں؟ عرفِ خاص ہیں، کیونکہ اس کے نقل کرنے والے خاص لوگ ہیں، متعین لوگ ہیں، اس اصطلاح والے ہیں۔
بھئی شرعی بھی اس کے اندر داخل ہے، کیونکہ شرعی کے بھی نقل کرنے والے خاص لوگ ہیں، اہل شریعت ہیں۔ پھر اس کو الگ کیوں ذکر کیا؟ کہتے ہیں احترام کی وجہ سے۔ یہ بھی عرفِ خاص میں داخل تھا لیکن اس کا مقام اعلیٰ تھا شریعت کی وجہ سے، تو اس کو الگ جدا ذکر کیا مولانا۔
”أَوْ عُرْفِيٌّ عَامٌّ وَهُوَ مَا لَا يَتَعَيَّنُ نَاقِلُهُ“، یا عرفِ عام ہوگا مولانا کہ جس کے نقل کرنے والے متعین نہ ہوں مولانا۔ یعنی یہ نہیں پتہ کہ صرفی ہے یا نحوی، عام لوگ ہوں مولانا، عام جیسے دابہ۔
”وَهَذِهِ النِّسْبَةُ فِي الْحَقِيقَةِ بِالْقِيَاسِ إِلَى الْوَاضِعِ“، اور یہ جو نسبت ہے مولانا لغوی، شرعی، عرفی خاص اور عرفی عام کی، یہ حقیقت کے اندر واضع کی طرف، واضع پر قیاس کرتے ہوئے ہے۔
بھئی دیکھو اگر ایک کلمے کو وضع کرنے والا ہے ایک معنی کے لیے، وہ اہل لغت میں سے ہے، واضعِ لغت ہے تو اس کو کیا کہیں گے؟ جیسے لفظِ اسد ہے مولانا، اس کو حیوانِ مفترس کے لیے وضع کیا، کس نے وضع کیا؟ واضعِ لغت نے۔ لہٰذا یہ کون سی حقیقت ہوئی؟ حقیقتِ لغویہ۔ واضع کو دیکھو بھئی! واضع اہل لغت میں سے ہے تو حقیقتِ لغویہ۔ واضع مولانا اہل شریعت میں سے ہے تو حقیقتِ شرعیہ۔ اگر واضع عرفِ خاص میں سے ہے تو حقیقتِ عرفیہ خاصہ۔ اور اگر واضع عرفِ عام میں سے ہے تو پھر حقیقتِ عرفیہ عامہ۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟
اور مجاز اسی کی فرع ہے۔ مجاز تو وہ تابع ہے۔ اسی اصطلاح میں بات کر رہے ہوں اور غیر موضوع لہ میں استعمال ہو، اہل شریعت کے نزدیک یا اہل لغت کے نزدیک یا عرفِ خاص کے نزدیک یا عرفِ عام کے نزدیک جس معنی کے لیے وضع ہے اس کے لیے نہیں استعمال کیا بلکہ دوسرے معنی کے لیے استعمال کیا، تو یہ کیا کہلائے گا؟ مجاز۔ تو یہ حقیقت کے تابع ہے۔ بس حقیقت کو دیکھ لو کہ اس کا واضع کون ہے۔
”فَإِنْ كَانَ وَاضِعُهَا وَاضِعَ اللُّغَةِ فَلُغَوِيَّةٌ“، اگر اس حقیقت کو وضع کرنے والا واضعِ لغت تھا تو یہ حقیقتِ لغویہ ہے۔ ”وَإِنْ كَانَ الشَّارِعَ فَشَرْعِيَّةٌ“، اور اگر اس کا وضع کرنے والا شارع تھا تو پھر حقیقتِ شرعیہ ہے۔ اور اسی طرح اگر عرفِ خاص والے تھے تو حقیقتِ عرفیہ خاصہ، اور اگر عرفِ عام والے تھے تو حقیقتِ عرفیہ عامہ۔
”وَفِي الْمَجَازِ بِاعْتِبَارِ الِاصْطِلَاحِ أَيْ بِاعْتِبَارِ أَهْلِ الِاصْطِلَاحِ الَّذِي وَقَعَ الِاسْتِعْمَالُ“، اور مجاز اصطلاح کے اعتبار سے ہے، یعنی اہل اصطلاح کے اعتبار سے ہے کہ جس کے اندر استعمال واقع ہوا ہے۔ بھئی میں لفظِ اسد بولتا ہوں اور اہل لغت کے نزدیک یہ وضع ہے حیوانِ مفترس کے لیے، لیکن میں اس کو رجلِ شجاع کے لیے بولتا ہوں۔ تو اب اہل لغت سے بات کرتے ہوئے میں اس سے رجلِ شجاع مراد لیتا ہوں، تو یہ کیا ہوا؟ مجازِ لغوی ہوا۔ اچھا، میں لفظِ صلاۃ بولتا ہوں اور اس سے میں مراد لیتا ہوں نماز مولانا، تو اہل شریعت کے نزدیک یہ کیا ہے؟ حقیقتِ شرعیہ۔
دیکھیے: ”وَالْمَجَازُ بِاعْتِبَارِ الِاصْطِلَاحِ أَيْ أَهْلِ الِاصْطِلَاحِ“، اور مجاز اہل اصطلاح کے اعتبار سے ہوگا، یعنی مجازِ شرعی، مجازِ لغوی، مجازِ عرفی خاص، مجازِ عرفی عام جو نام ہوگا وہ اہل اصطلاح کے اعتبار سے ہوگا۔ کون سے اہل اصطلاح؟ کہتے ہیں: ”الَّذِي وَقَعَ الِاسْتِعْمَالُ فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ فِي ذَلِكَ الِاصْطِلَاحِ“، وہ اصطلاح کہ جس کے اندر استعمال واقع ہوا ہے غیر موضوع لہ کے اندر، اس اصطلاح میں، اس کو دیکھ لو اور آپ اس کے مطابق حکم لگا دیں۔ یہ مولانا یہاں ضمیر رکھنی چاہیے تھی، ”وَضْعُ الظَّاهِرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ“، اصل میں ہونا چاہیے تھا ”فِي غَيْرِ مَا وُضِعَتْ لَهُ فِيهِ“۔ کیا ہونا چاہیے تھا؟ ”فِيهِ“ مولانا، یہ ضمیر لوٹتی اصطلاح کو، لیکن علامہ تفتازانی نے اسمِ ضمیر کی جگہ اسمِ ظاہر رکھ دیا۔
”فَإِنْ كَانَ هُوَ اصْطِلَاحُ اللُّغَةِ“، اگر وہ اصطلاح تھی اہل لغت کی تو پھر یہ مجازِ لغوی ہوگا مولانا، ”وَإِنْ كَانَ اصْطِلَاحُ الشَّرْعِ“، اگر اصطلاحِ شرع میں غیر موضوع لہ میں آیا تو مجازِ شرعی ہے، اگر عرفِ عام کے اندر غیر موضوع لہ میں استعمال ہوا تو مجازِ عرفی عام، اور اگر مولانا غیر موضوع لہ میں استعمال ہوا عرفِ خاص کے نزدیک تو مجازِ عرفی خاص ہوا۔
دیکھو اب سب کی حقیقت کی بھی مثال ایک ایک ذکر کرتا جائے گا: حقیقتِ لغویہ اور مجازِ لغوی، اس کے بعد حقیقتِ شرعیہ اور مجازِ شرعی، پھر حقیقتِ عرفی خاص اور مجازِ عرفی خاص، پھر حقیقتِ عرفی عام اور مجازِ عرفی عام، سب کی ایک ایک مثال ذکر کریں گے۔
”كَأَسَدٍ لِلسَّبُعِ الْمَخْصُوصِ وَالرَّجُلِ الشُّجَاعِ فَإِنَّهُ حَقِيقَةٌ لُغَوِيَّةٌ فِي السَّبُعِ“، جیسے اسد کا لفظ اس مخصوص درندے کے لیے اور بہادر آدمی کے لیے، یہ حقیقتِ لغویہ ہے درندے کے اندر کیونکہ اس کے واضع دراصل واضعِ لغت ہیں مولانا۔ ”وَمَجَازٌ لُغَوِيٌّ فِي الرَّجُلِ الشُّجَاعِ“، اگر اسی کو ہم استعمال کر لیں رجلِ شجاع کے اندر تو یہ مجازِ لغوی ہوا۔
”وَصَلَاةٍ لِلْعِبَادَةِ الْمَخْصُوصَةِ وَالدُّعَاءِ“، اور صلاۃ کا لفظ مخصوص عبادت کے لیے اور دعا کے لیے، ”فَإِنَّهَا حَقِيقَةٌ شَرْعِيَّةٌ فِي الْعِبَادَةِ“، یہ عبادت کے اندر حقیقتِ شرعیہ ہے کیونکہ عبادت کے لیے اس کو وضع کرنے والا شارع ہے۔ ”وَمَجَازٌ شَرْعِيٌّ فِي الدُّعَاءِ“، لیکن دعا کے اندر یہ مجازِ شرعی ہے۔
”وَفِعْلٍ“، اور اسی طرح فعل کا لفظ مولانا۔ بھئی فعل کی تعریف آپ نے نحو میں پڑھی ہے: ”مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ“، جو دلالت کرے معنیٰ پر فی نفسہ، اور وہ معنی ملا ہوا ہو تین زمانوں میں سے ایک زمانے کے ساتھ۔ تو یہ اس معنی کے لیے لفظِ فعل کو وضع کیا اہل نحو نے۔ تو یہ عرفِ خاص والے ہیں، خاص عرف والوں نے اس کو وضع کیا اس معنی کے لیے، تو یہ حقیقتِ عرفیہ خاصہ ہوئی۔
اور یہ فعل کا لفظ حدث کے معنی میں بھی آتا ہے یعنی مصدر کے معنی میں۔ اور آپ جانتے ہیں فعل تین چیزوں پر دلالت کرتا ہے، تین چیزیں اس کے مفہوم میں داخل ہوتی ہیں مولانا: نمبر ایک معنیٰ مصدری، دوسرا نسبت الی الفاعل، اور تیسرا زمانہ۔ ”ضَرَبَ“ میں نے کہا، ”ضَرَبَ“ میں ضرب پر بھی دلالت کر رہا ہے، یہ گزشتہ ماضی کے زمانے پر بھی دلالت کر رہا ہے، اور اس میں نسبت الی الفاعل بھی ہے۔ تو یہ تین چیزیں تھیں۔ ان تین چیزوں میں سے فعل صرف کس پہ دلالت کرے؟ مصدر پر۔ بھئی اس کا معنیٰ موضوع لہ تو تھا یہ تین چیزیں، اور یہ دلالت صرف ایک جز پر کرے تو یہ غیر موضوع لہ کے اندر ہوا کیونکہ موضوع لہ تو تین کے لیے تھا، تو یہ جز کے اندر استعمال ہوا تو یہ کیا ہوا؟ مجازِ عرفی خاص ہوا بھئی۔
”وَفِعْلٍ لِلَّفْظِ الْمَخْصُوصِ“، اور فعل کا لفظ جس کو وضع کیا گیا ہے خاص لفظ کے لیے، یعنی وہ لفظ جو دلالت کرے ایسے معنی پر جو فی نفسہ ہو اور ملا ہوا ہو تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ، تو یہ حقیقتِ عرفیہ خاصہ ہے۔ ”وَالْحَدَثِ“، اور یہی فعل کا لفظ حدث کے لیے استعمال ہو تو پھر یہ مجازِ عرفی خاص ہے۔ ”فَإِنَّهُ حَقِيقَةٌ عُرْفِيَّةٌ خَاصَّةٌ، أَعْنِي نَحْوِيَّةً فِي اللَّفْظِ، وَمَجَازٌ نَحْوِيٌّ فِي الْحَدَثِ“، اس خاص لفظ کے اندر استعمال ہو تو یہ حقیقتِ نحویہ ہے، اور حدث کے اندر مجازِ نحوی ہے۔
”وَدَابَّةٍ“، اسی طرح دابہ کا لفظ ہے مولانا۔ دابہ لغت میں تو کہتے ہیں زمین پر چلنے والا جانور بھئی۔ لیکن عرفِ عام میں دابہ ”لِذِي الْأَرْبَعِ أَيْ لِذِي الْقَوَائِمِ الْأَرْبَعِ“، چار پاؤں پر چلنے والے جانور۔ اور چار پاؤں پر چلنے والے سارے جانور بھی نہیں مراد مولانا، صرف تین جانور مراد ہیں: گھوڑا، گدھا، خچر۔ عرفِ عام میں دابہ ان کو کہتے ہیں۔ عرفِ عام میں یہ لفظ وضع ہے تین جانوروں کے لیے: گھوڑا، گدھا اور خچر۔ تو انہی کے لیے اگر استعمال ہو دابہ کا لفظ تو یہ حقیقتِ عرفیہ عامہ ہے۔ بھئی عرفِ عام میں یہ وضع ہی ان کے لیے ہے، تو انہی میں سے کسی ایک کے لیے استعمال ہو تو یہ حقیقتِ عرفیہ عامہ کہلائے گا۔
لیکن یہی دابہ کا لفظ عرفِ عام میں کبھی کبھار کسی حقیر انسان کے لیے بھی استعمال کر لیتے ہیں، جیسے اردو میں بھی کہتے ہیں مولانا کہ کوئی نا سمجھ ہو تو کیا کہتے ہیں؟ یہ جانور ہے بھئی جانور۔ تو یہ دابہ بھی اسی طرح ہے۔ تو کوئی حقیر انسان ہو مولانا، کم فہم ہو تو اس کو بھی کیا کہہ دیتے ہیں؟ یہ دابہ ہے۔ تو یہ اب غیر موضوع لہ کے اندر ہوا تو یہ کیا ہوا؟ مجازِ عرفی عام۔
”فَإِنَّهَا حَقِيقَةٌ عُرْفِيَّةٌ عَامَّةٌ فِي الْأَوَّلِ، مَجَازٌ عُرْفِيٌّ عَامٌّ فِي الثَّانِي“، اس لیے کہ حقیقتِ عرفیہ عامہ ہے اول کے اندر، اور مجازِ عرفی عام ہے ثانی کے اندر۔ جی۔
”وَالْمَجَازُ الْمُرْسَلُ“، یہاں سے الگ بات تقسیم کر رہے ہیں مولانا۔ کہتے ہیں مجاز کس کو کہتے ہیں بھئی؟ غیر موضوع لہ کے اندر کلمے کو استعمال کرنا۔ اور علاقہ دونوں میں ہونا چاہیے، علاقے کے بغیر صحیح نہیں، کوئی نہ کوئی تعلق ہونا چاہیے، ارتباط ہونا چاہیے مولانا۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اگر یہ تعلق دونوں کے اندر تشبیہ والا تھا تو یہ کہلائے گا استعارہ۔ اگر تشبیہ کے علاوہ کوئی اور علاقہ ہو تو یہ کہلائے گا مجازِ مرسل۔
”وَالْمَجَازُ الْمُرْسَلُ إِنْ كَانَتِ الْعَلَاقَةُ الْمُصَحِّحَةُ غَيْرَ الْمُشَابَهَةِ“، اور مجازِ مرسل کہلائے گا اگر وہ علاقہ جو صحیح کرنے والا ہے اس استعمال کو وہ مشابہت کے علاوہ ہو۔ بھئی کس کے درمیان علاقہ؟ کہتے ہیں معنیٰ مجازی اور معنیٰ حقیقی میں علاقہ غیر مشابہت ہو تو پھر یہ مجازِ مرسل ہے، ”وَإِلَّا فَاسْتِعَارَةٌ“، ورنہ یہ استعارہ ہے۔ ”فَعَلَى هَذَا الِاسْتِعَارَةُ هِيَ اللَّفْظُ الْمُسْتَعْمَلُ فِيمَا شُبِّهَ بِمَعْنَاهُ الْأَصْلِيِّ لِعَلَاقَةِ الْمُشَابَهَةِ“ مولانا۔ استعارہ وہ لفظ ہے جس کو استعمال کیا جائے اس معنی کے اندر کہ جس کی تشبیہ دی گئی ہو معنیٰ اصلی کے ساتھ مشابہت کے علاقے کی وجہ سے۔
حقیقت کلمے کا نام ہے۔ اسد کے لفظ کو میں نے حیوانِ مفترس کے لیے استعمال کیا، یہ لفظِ اسد حقیقت ہے۔ اسی اسد کے لفظ کو میں نے استعمال کیا رجلِ شجاع کے لیے، تو یہی لفظِ اسد مجاز ہے۔ اچھا، پھر آگے مجازِ مرسل، اگر اس کا علاقہ تشبیہ کا ہو تو پھر یہ کیا کہلائے گا؟ استعارہ۔ تو یہ کلمہ ہے استعارہ، یہ کلمہ اسد استعارہ ہے۔ اور اگر علاقہ تشبیہ کے علاوہ کوئی اور ہو تو یہی کلمہ مجازِ مرسل کہلائے گا۔ تو استعارہ کلمے کا نام ہو گیا، کب نام ہوا؟ جب معنیٰ مجازی اور معنیٰ حقیقی میں علاقہ تشبیہ کا ہو تو اس کلمۂ اسد کو استعارہ کہیں گے۔
تو دیکھا: ”الِاسْتِعَارَةُ هِيَ اللَّفْظُ الْمُسْتَعْمَلُ“، یہ وہ لفظ ہے، اسی لفظ کا نام ہے جو استعمال ہو رہا ہے اس معنی کے اندر جس کو تشبیہ دی گئی ہے معنیٰ اصلی کے ساتھ مشابہت کے علاقے کی وجہ سے، ”كَأَسَدٍ فِي قَوْلِنَا: رَأَيْتُ أَسَدًا يَرْمِي“، ہمارے اس قول کے اندر: میں نے ایک شیر دیکھا ایسا شیر دیکھا جو تیر چلا رہا تھا۔
بھئی معلوم ہوا استعارہ یہ لفظ کا نام ہے۔ تو اس صورت میں استعارہ بمعنی مستعار کے ہوا، کیونکہ استعارہ تو مصدر ہے مولانا اور مصدر کا وجود ہوتا ہے اور یہ تو آپ اطلاق ذات پہ کر رہے ہیں، لہٰذا مصدر کی تاویل اسمِ فاعل کریں گے یا اسمِ مفعول، اور یہاں پر اسمِ مفعول سے کریں گے کیونکہ استعمال کیا گیا ہے یہ غیر موضوع لہ کے اندر اور علاقہ تشبیہ کا ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ توجہ سے۔
یا استعارہ مصدر ہے اور اس کا اطلاق ذات یعنی لفظ پر ہو رہا ہے، اور لفظ پر مصدر کا حمل کرنا اور اس کا بولنا صحیح نہیں تو پھر اس کی تاویل اسمِ فاعل سے کرتے ہیں یا اسمِ مفعول سے، تو یہاں کس سے تاویل کریں گے؟ اسمِ مفعول سے۔ تو معلوم ہوا استعارہ یہاں بمعنی مستعار کے ہے۔ استعارہ بمعنی مستعار کے ہے۔ جب یہ بمعنی مستعار کے ہے تو یہ اسمِ مفعول ہوا، اور اسمِ مفعول سے تو اشتقاق صحیح نہیں۔ اسمِ مفعول سے اور کلمے بنا سکتے ہیں آپ بھئی؟ اشتقاق تو مصدر سے ہوتا ہے مولانا اور فعل سے ہوتا ہے، کسی اور سے ہوتا ہے اشتقاق؟ نہیں، کسی اور سے اشتقاق نہیں۔ تو یہاں پر دو تین کلمات اور ہیں مولانا۔
دیکھیے، لفظِ اسد کس کے لیے وضع ہے؟ یہ حیوانِ مفترس ہے مولانا، اور استعمال دوسرے کس معنی میں ہوتا ہے؟ رجلِ شجاع کے اندر۔ تو آپ نے لفظِ اسد کو اس سے مانگا تو لفظِ اسد ہوا مستعار، مانگا ہوا۔ اور کس کے لیے مانگا؟ رجلِ شجاع کے لیے، تو یہ ہوا مستعار لہ، اس کے لیے مانگا۔ یہ معنی رجلِ شجاع مستعار لہ ہوا، اور کس سے مانگا؟ حیوانِ مفترس سے، تو وہ ہوا مستعار منہ، جس سے مانگا۔ تو یہ دیکھو اشتقاق ہوا ہے، اور اسمِ مفعول پہلے تو گزرا یہ اسمِ مفعول ہے، جب اسمِ مفعول ہے اس سے تو اشتقاق ممکن نہیں، تو یہاں تو اشتقاق ہوا ہے باقاعدہ۔ اور جو ایسا کرنے والا جس نے اس لفظ کو اس معنی سے لیا، دوسرے معنی میں استعمال کیا وہ ہے مستعیر۔ تو اس لفظ کو دوسرے معنی میں استعمال کرنے والا مستعیر، جس سے لیا وہ ہے مستعار منہ، جس کے لیے لیا وہ مستعار لہ، اور جس لفظ کو لیا وہ مستعار۔ تو یہاں تو اشتقاق ہو رہا ہے مولانا، اور پہلے گزرا استعارہ بمعنی مستعار کے ہے وہ اسمِ مفعول ہے اور اسمِ مفعول سے تو اشتقاق صحیح نہیں۔
علامہ تفتازانی اب آپ کو بتائیں گے کہ بسا اوقات استعارہ کا جو ہے وہ مصدر کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ استعارہ کس کے معنی میں استعمال ہوتا ہے؟ مصدر کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے، جب یہ مصدر کے معنی میں استعمال ہوتا ہے تو اب اشتقاق کیا ہوا؟ صحیح ہو گیا۔
یعنی یہ جو آپ نے اس لفظ کو اس معنی میں استعمال کیا، یہ استعمال کرنا کیا کہلاتا ہے؟ استعارہ۔ استعمال کرنا مصدر ہے یا نہیں مولانا؟ تو اس لفظ کو جو اس معنی کے لیے تھا، اس میں استعمال کرنا یہ استعارہ کہلاتا ہے۔ پہلے تو استعارہ اس لفظ کا نام تھا، اب یہ استعمال کرنے کا نام ہے اور استعمال کرنا کیا ہے؟ مصدر، اور جب مصدر ہے تو اشتقاق ہو سکتا ہے۔
”وَكَثِيرًا مَا يُطْلَقُ الِاسْتِعَارَةُ عَلَى فِعْلِ الْمُتَكَلِّمِ“، اور بسا اوقات اطلاق ہوتا ہے استعارہ کا متکلم کے فعل پر۔ متکلم کا کیا فعل ہے؟ ”أَعْنِي عَلَى اسْتِعْمَالِ اسْمِ الْمُشَبَّهِ بِهِ فِي الْمُشَبَّهِ“، یعنی استعمال کرنا مشبہ بہ کے اسم کو مشبہ کے اندر۔ ”فَعَلَى هَذَا يَكُونُ بِمَعْنَى الْمَصْدَرِ وَيَصِحُّ مِنْهُ الِاشْتِقَاقُ“، اس صورت میں استعارہ کس معنی میں ہوگا؟ مصدر کے معنی میں ہوا اور اس سے اشتقاق صحیح ہے۔ ”فَهُمَا أَيِ الْمُشَبَّهُ بِهِ وَالْمُشَبَّهُ مُسْتَعَارٌ مِنْهُ وَمُسْتَعَارٌ لَهُ“، پس یہ دونوں یعنی مشبہ بہ اور مشبہ، یہ مستعار منہ اور مستعار لہ ہیں بھئی۔ مشبہ بہ ہے مستعار منہ اور مشبہ ہے مستعار لہ۔ ”وَاللَّفْظُ أَيِ اللَّفْظُ الْمُشَبَّهِ بِهِ مُسْتَعَارٌ“، اور مشبہ بہ کا لفظ کیا ہے؟ مستعار۔
بھئی اس کو مستعار کیوں کہتے ہیں؟ کہتے ہیں: ”لِأَنَّهُ بِمَنْزِلَةِ اللِّبَاسِ الَّذِي اسْتُعِيرَ مِنْ أَحَدٍ فَأُلْبِسَ غَيْرَهُ“، یہ اس لیے کہ یہ اس لباس کے درجے میں ہے جس کو ایک سے مانگا گیا اور دوسرے کو پہنا دیا گیا۔ یہ جو لفظ ہوتا ہے نا مولانا، یہ معنی کے لیے کپڑوں کی طرح ہے، کس کی طرح ہے؟ کپڑوں کی طرح ہے۔ یہ معنی اس لفظ کے اندر چھپا ہوا ہوتا ہے۔ تو دیکھو اسد وضع تھا کس کے لیے؟ حیوانِ مفترس کے لیے، تو حیوانِ مفترس کے لیے یہ بمنزلۂ کپڑوں کے ہے۔ اس کو یہاں سے ہم نے لیا، یہ کپڑے مانگے اور کس کو پہنا دیے؟
رجلِ شجاع کو پہنا دیے، اس معنی میں استعمال کر لیا، تو یہ کیا ہوا؟ مانگا ہوا ہو گیا، کیا ہوا؟ مانگا ہوا۔ تو یہ مستعار ہوا بھئی۔ ”لِأَنَّهُ بِمَنْزِلَةِ اللِّبَاسِ الَّذِي اسْتُعِيرَ مِنْ أَحَدٍ فَأُلْبِسَ غَيْرَهُ“، اس لیے کہ یہ لفظ جو ہے بمنزلۂ لباس کے ہے جس کو مانگا گیا ایک سے اور کس کو پہنا دیا گیا؟ غیر کو، یعنی مشبہ کے معنی کو۔ ”هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“۔