آگے سبق دیکھیے بھئی: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ لَا الْمَنْصُوبِ وَالْمَجْرُورِ الْمُتَّصِلِ بَارِزًا كَانَ أَوْ مُسْتَتِرًا لَا الْمُنْفَصِلِ أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ أَوَّلًا ثُمَّ عُطِفَ عَلَيْهِ وَذٰلِكَ لِأَنَّ الْمُتَّصِلَ الْمَرْفُوعَ كَالْجُزْءِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ لَفْظًا مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مُتَّصِلٌ لَا يَجُوزُ انْفِصَالُهُ وَمَعْنًى مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ فَاعِلٌ وَالْفَاعِلُ كَالْجُزْءِ مِنَ الْفِعْلِ.
بھئی گزشتہ سبق میں معطوف بحرف کی بحث چل رہی تھی بھئی۔ اور صاحبِ کافیہ نے معطوف بحرف کی تعریف کی کہ الْعَطْفُ تَابِعٌ مَقْصُودٌ بِالنِّسْبَةِ مَعَ مَتْبُوعِهِ کہ معطوف بحرف وہ ایسا تابع ہے کہ کلام میں موجود نسبت کے ذریعے اس معطوف کی نسبت بھی مقصود ہوتی ہے اور ساتھ اس کے متبوع کی نسبت بھی مقصود ہوتی ہے۔ اور پھر اس کے بعد آگے فرمایا کہ يَتَوَسَّطُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَتْبُوعِهِ أَحَدُ الْحُرُوفِ الْعَشَرَةِ کہ اس تابع اور متبوع کے درمیان حروفِ عشرہ میں سے کوئی ایک حرف آتا ہے بھئی، کوئی ایک حرف۔
پھر صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ جو پہلا حصہ تعریف کا ذکر کر دیا کہ تَابِعٌ مَقْصُودٌ بِالنِّسْبَةِ مَعَ مَتْبُوعِهِ اسی کے ذریعے تعریف جامع مانع ہو چکی ہے، اس کے اندر معطوف کے علاوہ اب اور کوئی تابع داخل نہیں۔ اور ساتھ پھر آگے زیادہ وضاحت کے لیے يَتَوَسَّطُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَتْبُوعِهِ أَحَدُ الْحُرُوفِ الْعَشَرَةِ اس کو بھی ساتھ ملا دیا۔ اب صاحبِ جامی کے اس کلام میں دونوں احتمال ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے صاحبِ جامی کے کہنے کا مطلب یہ ہو کہ یہ يَتَوَسَّطُ بَيْنَهُ یہ بھی تعریف کا جز ہے، البتہ اس کا جامع مانع ہونے میں کوئی دخل نہیں ہے۔ تعریف پہلے ہی جامع مانع ہو چکی ہے، اور یہ جو حصہ ہے تعریف کا کہ يَتَوَسَّطُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَتْبُوعِهِ أَحَدُ الْحُرُوفِ الْعَشَرَةِ اس کو صرف زیادہ وضاحت کے لیے ذکر کیا گیا کہ یہاں پر معطوف اور معطوف علیہ کے درمیان حروفِ عشرہ میں سے کسی ایک حرفِ عطف کا آنا ضروری ہے۔ حروفِ عطف آپ نے پڑھے ہیں: وَاو ہے، فَاء ہے، ثُمَّ ہے، حَتّٰی ہے، لَا ہے، بَلْ ہے، لٰكِنْ ہے، أَوْ ہے، إِمَّا ہے اور أَمْ ہے۔ تو یہ دس حروفِ عاطفہ بھئی، ان میں سے کوئی ایک ضرور آئے گا، یہ شرط ہے معطوف بحرف کے لیے۔
تو یا تو صاحبِ جامی کے کہنے کا یہ مطلب ہے کہ یہ بھی تعریف کا جز ہے البتہ اس کا تعریف کے جامع مانع ہونے میں کوئی دخل نہیں، پہلے حصے سے ہی تعریف جامع مانع ہو چکی ہے اور اس کو صرف زیادہ وضاحت کے لیے ذکر کیا۔ اور ہو سکتا ہے صاحبِ جامی کے کہنے کا یہ مطلب ہو کہ یہ تعریف کا جز ہی نہیں ہے، تعریف پہلے ہی تام ہو چکی ہے، اب اس بات کو جو ذکر کر رہے ہیں وہ زیادہ وضاحت کے لیے ذکر کر رہے ہیں تاکہ بات اور واضح ہو جائے۔
اور پھر اس کے بعد صاحبِ جامی نے ایک اعتراض اور اس کا جواب ذکر کیا تھا۔ اعتراض یہ کہ صرف یہی تعریف کر دیتے کہ عطف ایسا تابع ہے کہ اس کے اور متبوع کے درمیان حروفِ عشرہ میں سے ایک حرف کا آنا ضروری ہے، کیونکہ باقی کوئی تابع ایسا نہیں ہے کہ اس کے اور متبوع کے درمیان کوئی حرف آئے، صرف یہ معطوف بحرف ہے کہ اس کے اور معطوف علیہ کے درمیان حرف کا آنا شرط ہے، تو صرف یہی تعریف کر دیتے کہ معطوف بحرف ایسا تابع ہے يَتَوَسَّطُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَتْبُوعِهِ أَحَدُ الْحُرُوفِ الْعَشَرَةِ، صرف یہ تعریف کر دیتے۔ تو صاحبِ جامی نے پھر اس کا جواب دیا تھا کہ نہیں، اگر صرف اسی تعریف پر اکتفا کر لیتے اور پہلے جز کو ذکر نہ کرتے تو پھر تعریف دخولِ غیر سے مانع نہ رہتی۔ اس لیے کیونکہ اس صورت میں بعض اوقات جو ہے موصوف صفت کے درمیان بھی حرفِ عطف آ جاتا ہے، تو اس صورت میں وہ جو صفت ہے کہ اس کے اور موصوف کے درمیان حرفِ عطف آیا، وہ ہے تو صفت لیکن وہ بھی معطوف کی تعریف میں داخل ہو جاتی۔
جیسے مثال ذکر کی تھی: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ وَالْعَاقِلُ۔ تو اب دیکھو زَيْدٌ ہے موصوف، الْعَالِمُ ہے اس کی صفت، اور آگے وَالْعَاقِلُ، اس الْعَاقِلُ کا عطف ہو رہا ہے الْعَالِمُ پر، اور الْعَالِمُ چونکہ زید کی صفت ہے تو الْعَاقِلُ بھی کیا ہے زید کی صفت، کیونکہ معطوف کا وہی حکم ہوتا ہے جو معطوف علیہ کا ہوتا ہے۔ تو اب گویا اس الْعَاقِلُ میں دو جہتیں آ گئیں: ایک اعتبار سے دیکھیں تو یہ الْعَالِمُ کے تابع ہے، اس پر معطوف ہے، اور دوسرے اعتبار سے دیکھیں تو یہ زید کی صفت ہے، کیونکہ الْعَاقِلُ ایسے معنیٰ پر دلالت کر رہی ہے—صفت کسے کہتے ہیں؟ جو ایسے معنیٰ پر دلالت کرے جو کس میں پایا جائے؟ موصوف میں—تو یہ الْعَاقِلُ کا معنیٰ کس میں پایا جا رہا ہے؟ عقلمند کون ہے؟ وہ زید ہے۔ توجہ ہے؟ تو وہ زید کے اندر یہ معنیٰ پایا جا رہا ہے، تو بایں اعتبار یہ زید کی صفت ہے، البتہ اس کے اور موصوف کے درمیان حرفِ عطف آ رہا ہے، تو یہ صفت ہے۔ تو دیکھو الْعَاقِلُ میں دو جہتیں ہو گئیں: ایک جہت سے یہ معطوف ہے الْعَالِمُ پر، بایں اعتبار یہ معطوف ہے، اور دوسرے اعتبار سے یہ زید کی صفت ہے اور بایں اعتبار یہ معطوف نہیں ہے، لیکن بایں جہت بھی اس کو معطوف کہنا لازم آتا کیونکہ اس الْعَاقِلُ اور زید کے درمیان وَاو حرفِ عطف آ رہا ہے۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ دوسری جہت کے اعتبار سے یہ زید کی صفت ہے، لیکن اس کو معطوف کہنا لازم آتا کیونکہ موصوف صفت کے درمیان کیا آ رہا ہے؟ حرفِ عطف۔ اور آپ بھی کیا تعریف کر دیتے اگر کہ معطوف کسے کہتے ہیں کہ تابع اور متبوع کے درمیان حرفِ عطف آئے؟ تو لہٰذا اس لیے یہ صرف اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ساتھ اور بھی تعریف ملا دی کہ تَابِعٌ مَقْصُودٌ بِالنِّسْبَةِ مَعَ مَتْبُوعِهِ کہ تابع بھی مقصود ہونا چاہیے۔ اور ظاہر سی بات ہے کہ الْعَاقِلُ زید کی صفت ہے، اور موصوف صفت میں موصوف مقصود ہوتا ہے، صفت مقصود نہیں ہوتی۔ تو وہ جو پہلی قید لگائی اس کی وجہ سے یہ صفت خارج ہو گئی، اگر وہ قید نہ ہوتی اور صرف يَتَوَسَّطُ بَيْنَهُ کے ذریعے تعریف کر دی جاتی تو اس اعتبار سے یہ صفت بھی کیا بن جاتی؟ معطوف کی تعریف میں داخل ہو جاتی۔
اور پھر اشکال ہوتا تھا کہ کیا کبھی موصوف صفت کے درمیان بھی حرفِ عطف آتا ہے؟ تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ بھئی دو چیزوں کے درمیان حرفِ عطف آنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ دوسری چیز کا پہلی پر عطف ہے، یہ لازمی نہیں۔ جیسے ابھی مثال ذکر کی، یہ الْعَاقِلُ اور زید کے درمیان وَاو آ رہا ہے لیکن الْعَاقِلُ زید کی صفت ہے، الْعَاقِلُ زید پر معطوف نہیں، وہ الْعَالِمُ پر تو معطوف ہے زید پر تو معطوف نہیں ہے۔ اور نیز میں نے دوسری مثال ذکر کی تھی کہ کبھی کبھار حال جملہ بنتا ہے اور ربط دینے کے لیے وَاو کو لے کر آتے ہیں وہاں پر جسے وَاو حالیہ کہتے ہیں، تو دیکھو وہاں پر ذوالحال اور حال کے درمیان وَاو آ رہا ہے لیکن وہ وَاو عطف کے لیے نہیں ہے۔ تو دو چیزوں کے درمیان وَاو یعنی حرفِ عطف کا آنا اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ دوسری چیز کا عطف ہو رہا ہے پہلی چیز پر۔
اور پھر اس کے بعد آگے سوال پیدا ہوا: کیا عربیت کے جو قابلِ اعتماد علماء ہیں، کبار علماء ہیں، ائمہ ہیں جو عربی لغت کے، کیا ان میں سے کسی نے ایسی بات ذکر کی ہے؟ تو پھر علامہ زمخشری کی بات ذکر فرمائی کہ علامہ زمخشری نے کئی جگہ پر اپنی تفسیر کشاف کے اندر موصوف صفت کے درمیان وَاو کے واقع ہونے کو جائز قرار دیا ہے، اور وہ فرماتے ہیں کہ یہ جو وَاو آتا ہے موصوف صفت کے درمیان، یہ تاکیدِ لصوق کے لیے آتا ہے۔ لُصُوق صَاد کے ساتھ ہے، لَام، صَاد، وَاو اور قَاف دو نقطوں والا۔ لُصُوق کا معنیٰ جڑنا، ملنا، یعنی اتصال، یعنی اتصال۔ تو تاکیدِ لصوق یعنی تاکیدِ اتصال کے لیے یہ وَاو آتا ہے۔ دیکھو موصوف صفت میں ویسے بھی اتصال ہوتا ہے، صفت جو ہے ایسے معنیٰ پر دلالت کرتی ہے جو کس میں پایا جائے؟ موصوف میں۔ تو دونوں میں اتصال ہوتا ہے، اور اس اتصال میں مزید تاکید پیدا کرنے کے لیے کبھی درمیان میں وَاو بھی لے آتے ہیں۔
اور پھر اس کے بعد علامہ ابنِ حاجب کی بھی کلام ذکر فرمایا کہ انہوں نے علامہ زمخشری کے علمِ نحو کے اندر کتاب ہے مُفَصَّل اور جس سے انہوں نے کافیہ اخذ کی ہے، اسی مفصل کی شرح لکھی ہے علامہ ابنِ حاجب نے اور اس شرح کا نام ہے اِيْضَاح بھئی۔ اس ایضاح کے اندر علامہ ابنِ حاجب فرماتے ہیں کہ یہ جو اللہ تعالیٰ کا قول آیا ہے: وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا مُنْذِرُونَ، اس کے اندر یہ جو وَلَهَا مُنْذِرُونَ ہے یہ صفت ہے قَرْيَةٍ کی، تو قَرْيَةٍ ہے موصوف اور لَهَا مُنْذِرُونَ یہ ہے اس کی صفت، اور درمیان میں وَاو آ رہا ہے۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ لیکن پھر میں نے بتلایا تھا کہ یہاں پر اس آیت کے اندر یہ لَهَا مُنْذِرُونَ سے پہلے وَاو نہیں ہے۔ ہاں بالکل اسی جیسی ایک اور آیت ہے، وہاں پر یہ لَهَا سے پہلے وَاو ہے، اور وہ بھی اسی طرح ہے: وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ، تو وہاں مُنْذِرُونَ کی جگہ كِتَابٌ مَعْلُومٌ ہے۔ تو باقی یہ آیتیں دونوں بالکل ایک جیسی ہیں، البتہ ایک میں وَاو نہیں ہے اور کیا ہے: إِلَّا لَهَا مُنْذِرُونَ، اور دوسری میں وَاو ہے: إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ۔ تو یہ محشی حضرات فرماتے ہیں کہ یہ دراصل ایضاح کے دو نسخے ملتے ہیں۔ ایضاح کے بعض نسخوں میں یہ والی مثال ہے وَلَهَا مُنْذِرُونَ اور ایضاح کے باقی نسخوں میں وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ کی مثال ہے اور وہی صحیح نسخہ ہے۔ معلوم ہوا علامہ ابنِ حاجب نے وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ کو ذکر فرمایا لیکن چونکہ دونوں آیتیں بالکل ایک جیسی ہیں تو بعد میں کسی طالبِ علم نے نقل کرتے ہوئے—کیونکہ پہلے کتابیں ہاتھ سے نقل کی جاتی تھیں—تو کسی شخص نے جو کتاب کو نقل کر رہا تھا، اس کو اشتباہ پڑا اور اس نے بے خیالی میں، بے توجہی میں وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ کے بجائے کیا درج کر دیا؟ وَلَهَا مُنْذِرُونَ درج کر دیا۔ تو یہ ایضاح کے نسخوں میں یہ غلطی آئی، اور پھر علامہ جامی کے پاس بھی ایضاح کا کوئی ایسا ہی نسخہ آیا اور انہوں نے بھی بے توجہی میں اسی طرح آیت کو نقل کر دیا، اور اشتباہ کی وجہ سے غور بھی زیادہ نہیں کیا کیونکہ صرف ایک وَاو کا فرق تھا درمیان میں، دونوں آیتیں قریب قریب ایک جیسی تھیں، انہوں نے اسی طرح اس کو نقل فرما دیا۔ تو بہرحال اصل ایضاح کے نسخوں میں کہتے ہیں وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ کی مثال ہے، اور وہاں پر دیکھو موصوف صفت کے درمیان وَاو آیا ہے۔
اور نیز، نیز صاحبِ جامی نے یہ بھی بتلایا کہ مصنف کی جو کافیہ کی امالی ہے، یعنی علامہ ابنِ حاجب کی جو کافیہ کی امالی ہے—یہ امالی لفظ یاد رکھنا یہ جگہ جگہ آئے گا تو آپ بعد میں پریشان ہوں گے کہ یہ پتہ نہیں امالی کس کو کہتے ہیں، میں نے بتلایا کہ امالی اِمْلَاء سے ہے، املاء اس کو کہتے ہیں کہ استاد تقریر بول رہا ہے اور طلباء اس کو لکھتے جا رہے ہیں، یا کوئی بھی ایک شخص ایک تقریر بول رہا ہے اور دوسرا لکھ رہا ہے، تو اس کو املاء کروانا کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ املاء کروانا، کہ تقریر ایک شخص بولتا رہے اور دوسرا اس کو درج کرتا رہے، لکھتا رہے۔ تو صاحبِ کافیہ کے پاس طلباء آتے تھے، دور دراز سے علماء آتے تھے پڑھنے کے لیے کافیہ، تو صاحبِ کافیہ ان کو کافیہ پڑھاتے اور چونکہ مصنف تھے، اس کی تقریر باقاعدہ وہ طلباء کو لکھواتے تھے بھئی، اس کی شرح باقاعدہ طلباء کو لکھواتے تھے، تو صاحبِ کافیہ تقریر کر رہے ہیں اور باقی سارے طلباء اور علماء جو بیٹھے ہوئے ہیں وہ اس کو لکھ رہے ہیں، تو یہ ہے املاء، اور اس طرح جو کتاب تیار ہوتی تھی اس کو امالی کہتے تھے، کیا کہتے تھے؟ امالی کہتے تھے، یعنی جو املاء کے ذریعے لکھوائی جاتی بھئی—تو صاحبِ کافیہ نے کافیہ کی جو امالی لکھوائی اس کے اندر بھی وہ فرماتے ہیں کہ جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ وَالْعَاقِلُ، یہاں پر الْعَاقِلُ جو ہے اس کے درمیان اور اس کے موصوف زید کے درمیان وَاو حرفِ عطف آ گیا ہے لیکن حقیقت میں یہ عطف نہیں ہے بلکہ یہ اپنی وصفیت پر باقی ہے، یہ ابھی بھی زید کے لیے وصف ہے۔ بھئی جب یہ وصف ہے تو پھر وَاو کیوں لایا گیا؟ تو وہ فرماتے ہیں چونکہ اس کی مشابہت ہے معطوف کے ساتھ، اس صفت کی مشابہت ہے معطوف کے ساتھ، اور معطوف سے پہلے تو وَاو لاتے ہیں، تو اس مناسبت کی وجہ سے صفت سے پہلے بھی وَاو لے آئے۔ بھئی کیا مناسبت ہے صفت کی معطوف کے ساتھ؟ کہتے ہیں جیسے معطوف اور معطوف علیہ ایک دوسرے کے مغایر ہوتے ہیں، ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں، اسی طرح موصوف اور صفت بھی ایک دوسرے سے الگ ہیں، موصوف متبوع ہے اور صفت تابع ہے، موصوف کا اور معنیٰ ہوتا ہے، صفت کا اور معنیٰ ہوتا ہے۔ البتہ جب موصوف صفت بنتے ہیں تو اب یہ صفت ایسے معنیٰ پر دلالت کرتی ہے جو کس میں پایا جاتا ہے؟ موصوف میں۔ جیسے زید کا معنیٰ اور ہے، الْعَاقِلُ کا معنیٰ اور ہے، زید ایک ذات کا نام ہے اور الْعَاقِلُ کا معنیٰ عقل والا ہے، لیکن جب یہ موصوف صفت بن گئے، اب الْعَاقِلُ ایسے معنیٰ پر دلالت کر رہا ہے، یہ عقلمند ہونے والا معنیٰ یہ کس میں پایا جا رہا ہے؟ زید میں۔ توجہ ہے؟ تو موصوف صفت بھی ایک دوسرے سے مغایر ہیں، موصوف کا معنیٰ اور ہے، صفت کا معنیٰ اور، اور موصوف متبوع ہے اور صفت تابع ہے، اسی طرح معطوف اور معطوف علیہ بھی ہیں۔
تو وہاں جب وَاو آتا ہے اور وہ آپس میں مغایر ہیں تو موصوف صفت بھی ایک دوسرے کے مغایر تھے تو یہ ان کی مناسبت آ گئی معطوف اور معطوف علیہ سے، تو یہاں پر بھی درمیان میں کیا لے آئے؟ وَاو لے آئے۔
اس کے بعد پھر صاحبِ جامی نے بعض دیگر علماء کے قول کو بھی نقل فرمایا کہ بعض دیگر علماء جو ہے اس کو رد فرماتے ہیں اور وہ فرماتے ہیں کہ یہ بات مناسب نہیں ہے کہ حروفِ عطف بعض جگہ آئیں تو ان کو آپ حروفِ عاطفہ قرار دیں کہ یہ عطف کے لیے ہیں اور صفات کے بیچ میں یہ حروفِ عطف آئیں تو آپ ان کو کہیں کہ یہ عطف کے لیے نہیں ہیں، تو یہ مناسب نہیں، سب جگہ ایک ہی حکم لگنا چاہیے۔ جب باقی جگہ عاطفہ ہیں تو صفات کے درمیان بھی حروفِ عطف آ جائیں تو ان کو کیا قرار دینا چاہیے؟ حروفِ عاطفہ ہی قرار دینا چاہیے۔
لیکن میں نے بتایا تھا کہ نہیں، علامہ زمخشری، صاحبِ کافیہ وغیرہ اور اسی طرح شارحِ جامی نے بھی اس کو ترجیح دی ہے کہ موصوف صفت کے درمیان وَاو آ سکتا ہے، اور وہ وَاو کس لیے ہو گا؟ جیسے علامہ زمخشری نے فرمایا تاکیدِ لصوق کے لیے ہو گا، تاکیدِ اتصال کے لیے ہو گا۔ اور وَاو ویسے بھی کئی مرتبہ اپنے اصل معنیٰ یعنی عطف سے نکل کر اور معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کبھی وَاو ابتدائیہ کہلاتا ہے، وَاو بالکل کلام کی ابتداء میں آ جاتا ہے اور اس کو وَاو ابتدائیہ کہتے ہیں، اب دیکھو یہ عطف کے لیے نہیں ہے، عطف کے معنیٰ سے نکل گیا۔ اسی طرح وَاو کبھی حالیہ آتا ہے، یہ وَاو بھی عطف کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ذوالحال اور حال میں ربط دے رہا ہے، تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ وَاو حالیہ۔ تو دیکھو یہ عطف سے نکل کر اور معنیٰ کی طرف منتقل ہو گیا یہ وَاو۔ اسی طرح وَاو عطف سے نکل کر کبھی تاکیدِ لصوق کے لیے بھی ہو سکتا ہے، تاکیدِ اتصال کے لیے بھی، یہ کوئی امرِ بعید نہیں ہے۔ یہ کوئی امرِ بعید نہیں ہے، یہ وَاو عطف سے نکل کر اور معانی ادا کرتا ہے، تو یہاں پر بھی یہ موصوف صفت کے درمیان آیا تو یہ عطف سے نکل کر اور معنیٰ ادا کر رہا ہے اور وہ کیا ہے؟ تاکیدِ لصوق، اور یہ کوئی امرِ بعید نہیں ہے، کیونکہ ایسا ہوتا رہتا ہے، وَاو اپنے اصل معنیٰ یعنی عطف سے نکل جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
جی اب آئیے آج کے سبق پر۔ کہتے ہیں: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ لَا الْمَنْصُوبِ وَالْمَجْرُورِ الْمُتَّصِلِ۔ بھئی پہلے صرف متن متن دیکھیے: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ مِثْلُ ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، إِلَّا أَنْ يَقَعَ فَصْلٌ فَيَجُوزُ تَرْكُهُ نَحْوُ ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ۔ سارا متن مل گیا بھئی؟
اب صاحبِ کافیہ عطف کے کچھ ضابطے ذکر فرمائیں گے۔ یاد رکھو پہلا ضابطہ صاحبِ کافیہ آپ کو یہ بتلائیں گے کہ جب ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کیا جائے، جب ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کیا جائے، تو پھر اس کی تاکید لائی جائے گی ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ۔ یاد رکھو ضمیریں بنیادی طور پر تین قسم پر ہیں: کبھی ضمیر مرفوع ہوتی ہے، کبھی منصوب ہوتی ہے اور کبھی مجرور۔ ضمیریں کبھی مرفوع ہوں گی، کبھی منصوب اور کبھی مجرور۔ ویسے تو ضمیریں چودہ ہی قسم پر ہیں۔ کتنی قسم پر؟ چودہ قسم پر: هُوَ، هُمَا، هُمْ، هِيَ، هُمَا، هُنَّ، أَنْتَ، أَنْتُمَا، أَنْتُمْ، أَنْتِ، أَنْتُمَا، أَنْتُنَّ، أَنَا اور نَحْنُ۔ یہی ضمیریں ہیں۔ یعنی چھ غائب کی، چھ مخاطب کی اور دو متکلم کی۔ لیکن اتصال و انفصال اور رفع، نصب، جر، اس اعتبار سے ان کی کئی قسمیں بن جاتی ہیں۔ یہی چودہ ضمیریں کبھی رفع کے مقام میں آئیں گی، رفع کے، تو اس کو ضمیرِ مرفوع کہیں گے۔ یہی چودہ ضمیریں کبھی نصب والے مقام میں آئیں گی تو اس کو ضمیرِ منصوب کہیں گے، اور یہی ضمیریں کبھی کبھار جر والے مقام میں آئیں گی تو کیا کہلائیں گی؟ مجرور۔ تو لہٰذا ضمیرِ مرفوع الگ ہیں، ضمیرِ منصوب الگ ہیں، نصب والے مقام میں یہی چودہ آئیں گی لیکن صورتیں ذرا الگ الگ ہوں گی۔ اسی طرح جر والے مقام میں بھی یہی چودہ ضمیریں آئیں گی لیکن صورتیں الگ ہوں گی، جر والے مقام کے مطابق ہوں گی۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ضمیریں بنیادی طور پر کتنی قسم پر؟ یوں کہو وہ چودہ قسمیں ہیں لیکن پھر جس مقام پر آنا ہے اس کے اعتبار سے ان کی شکلیں الگ ہیں۔ رفع کے مقام پر یہی چودہ آئیں تو وہ الگ شکلیں ہیں، نصب والے مقام میں الگ شکلیں ہیں انہی چودہ کی، اور جر والے مقام میں ان کی الگ شکلیں ہیں۔ پھر یہ جو مرفوع ضمیر آئے گی یہ پھر دو قسم پر ہے: کبھی منفصل ہوتی ہے اور کبھی متصل۔ منفصل کا معنیٰ جدا، یہ کسی سے جڑنے کی محتاج نہیں۔ جیسے أَنَا، أَنَا ضمیر منفصل ہے، أَنَا قَائِمٌ، دیکھو أَنَا الگ ضمیر آ گئی۔ اور کچھ مرفوع متصل ہیں جو الگ نہیں رہ سکتیں، وہ ہمیشہ ماقبل سے جڑی ہوئی آئیں گی بھئی۔ تو مرفوع کتنی قسم پر؟ دو، منفصل اور متصل۔ اسی طرح منصوب بھی دو قسم پر ہے: کبھی منصوب ضمیر ایسی ہو گی جو الگ نہیں رہ سکتی، ماقبل سے جڑے گی، تو اس کو منصوب متصل کہتے ہیں، اور کبھی کبھار یہ ماقبل سے نہیں جڑتی، الگ آتی ہے، تو اس کو منصوب منفصل کہتے ہیں۔ اور یاد رکھو مجرور صرف ایک ہی قسم کی ہے، وہ متصل ہی ہے، وہاں منفصل نہیں۔ تو مرفوع بھی دو ہو گئیں، منصوب بھی دو ہو گئیں، لیکن مجرور ایک ہی ہے۔ مرفوع متصل بھی ہے اور منفصل بھی، منصوب بھی اسی طرح متصل بھی ہے اور منفصل بھی، لیکن مجرور صرف متصل ہے۔ تو یہ پانچ قسم کی ہو گئیں ضمیریں، اور یہ چودہ پنجے ستر، تو یہ کل ستر ضمیریں ہیں بھئی۔ اور اس کے علاوہ باقی تمام اسم، اسمِ ظاہر کہلاتے ہیں۔
پھر یاد رکھنا یہ جو ضمیریں متصل اور منفصل جو ہیں ان میں اصل متصل ہیں کلام میں، کیونکہ یہ مختصر ہوتی ہیں۔ یہ ضمیرِ متصل کیا ہوتی ہیں؟ مختصر، یہ کم حروف پر مشتمل ہوتی ہیں اور یہ ماقبل کے ساتھ جڑی ہوئی آتی ہیں۔ لہٰذا آپ ایک کلام لانا چاہتے ہیں اور اس میں ضمیر کی ضرورت پیش آ گئی، تو اولین کوشش آپ کی یہ ہونی چاہیے کہ ضمیرِ متصل سے ہی کام چل جائے۔ ہاں جہاں ضمیرِ متصل لانے کی کوئی صورت نہ رہے تو پھر آپ منفصل لانے پر مجبور ہوں گے، پھر آپ منفصل لائیں گے۔ توجہ ہے؟ جیسے قرآن میں ہے: إِيَّاكَ نَعْبُدُ، إِيَّاكَ نَعْبُدُ، اے اللہ ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں۔ اب یہاں دیکھو اصل میں یہ ضمیرِ متصل یوں ہونی چاہیے تھی: نَعْبُدُكَ۔ نَعْبُدُ، ہم عبادت کرتے ہیں، آگے كَاف ضمیر آتی، ضمیرِ منصوب متصل۔ ضمیرِ منصوب متصل، نَعْبُدُكَ، ہم آپ کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن اس سے حصر پیدا نہیں ہو رہا تھا، اس سے اتنا تو پتہ چل گیا ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں چل رہا کہ کسی اور کی بھی عبادت کرتے ہیں یا نہیں کرتے، باقی کسی اور سے عبادت کی نفی نہیں ہو رہی تھی، تو پھر حصر کا معنیٰ پیدا کرنے کے لیے، تخصیص پیدا کرنے کے لیے اس كَاف ضمیر کو نَعْبُدُ پر مقدم کر دیا گیا۔ اور جب كَاف ضمیر مقدم ہوئی، اب متصل لانے کی کوئی صورت نہیں، کیونکہ متصل ضمیر تو کسی لفظ کے بعد آ کر اس سے جڑتی ہے، اور یہ كَاف تو مقدم ہو گئی نَعْبُدُ پر۔ تو كَاف ضمیر کون سی تھی؟ منصوب متصل تھی۔ اب مقدم کر دی تو لانی منصوب ہی ہے لیکن اب منفصل لانا پڑے گی، تو اب اس کو إِيَّاكَ سے بدل دیا گیا۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، تو إِيَّاكَ اور وہ كَاف یہ دونوں ایک ہی ضمیریں ہیں، فرق صرف اتنا ہے وہ كَاف ضمیر جو تھی وہ متصل منصوب تھی اور یہ کیا ہے؟ منفصل منصوب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ اب معنیٰ ہو گیا: اے اللہ ہم آپ ہی کی عبادت کرتے ہیں، معلوم ہوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتے۔ تو دیکھو اصل کلام میں ہے ضمیرِ متصل کیونکہ وہ مختصر ہے، دیکھو وہاں صرف كَاف تھا متصل میں اور منفصل میں إِيَّاكَ، دیکھو کئی حروف آ گئے۔ تو جب متصل سے کام نہ چلے، مجبوری ہو تو پھر منفصل کو استعمال کیا جاتا ہے۔
پھر اس میں مزید تفصیل یاد رکھنا کہ ضمیرِ مرفوع، ضمیرِ مرفوع متصل یہ صرف فعل سے جڑتی ہے، اور اسی طرح یاد رکھو یہ شبہِ فعل سے بھی جڑتی ہے یعنی اسمِ فاعل، اسمِ مفعول وغیرہ، لیکن بہرحال وہ بھی فعل کے حکم میں ہیں۔ تو گویا ضمیرِ مرفوع صرف فعل کے ساتھ جڑتی ہے۔ ضمیرِ مرفوع متصل یہ صرف فعل سے جڑے گی۔ یہ جو فاعل اور نائب فاعل کی ضمیریں فعل کے ساتھ ہوتی ہیں، کبھی بارز ہو گی کبھی مستتر: ضَرَبَ اس میں هُوَ ہے، ضَرَبَا اس میں أَلِف ہے، ضَرَبُوا اس میں وَاو ہے، ضَرَبَتْ اس کے اندر هِيَ ہے، ضَرَبَتَا اس کے اندر أَلِف ہے، ضَرَبْنَ اس میں نُون ہے۔ تو دیکھو یہ فاعل کی جو ضمیریں ہیں، یا ضُرِبَ ضُرِبَا ضُرِبُوا یہی نائب فاعل کی ضمیریں ہو جائیں گی۔ تو یہ مرفوع متصل صرف کس سے جڑتی ہے؟ فعل سے۔ اور مرفوع منفصل وہ تو الگ رہتی ہے۔
اس کے بعد آ گئی منصوب متصل، منصوب متصل یاد رکھو وہ فعل سے بھی جڑتی ہے، فعل سے بھی جڑتی ہے اور حرف سے بھی جڑتی ہے۔ فعل سے بھی اور حرف سے بھی: ضَرَبْتُكَ، ضَرَبْتُ یہ تَاء فاعل ہے اور كَاف ضمیر کیا ہے؟ مفعول ہے، تو یہ منصوب متصل ہے، مفعول کیا ہوتا ہے؟ منصوب ہوتا ہے، تو یہ كَاف ضمیر منصوب متصل ہے۔ تو ضَرَبْتُكَ دیکھو یہ فعل سے جڑ گئی۔ اور إِنَّهُ، إِنَّ حرف از حروفِ مشبہ بالفعل ہے اور یہ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے، تو إِنَّهُ یہ هَاء ضمیر کیا ہے؟ منصوب متصل ہے، تو یہ دیکھو إِنَّ حرف کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ تو منصوب متصل کس سے جڑتی ہے؟ فعل سے بھی اور حرف سے بھی۔
آگے آ گئی مجرور متصل، مجرور تو صرف متصل ہی ہے۔ یاد رکھو وہ حرفِ جر سے بھی جڑتی ہے اور وہ اسم سے بھی جڑتی ہے، کیونکہ مجرور تو دو ہی ہیں: ایک جس پر حرفِ جر داخل ہو اور ایک جو مضاف الیہ ہو، اور مضاف الیہ کے لیے کیا چاہیے؟ مضاف، اور مضاف کیا ہوتا ہے؟ اسم۔ تو معلوم ہوا ضمیرِ مجرور متصل اسم یعنی مضاف کے ساتھ بھی جڑ سکتی ہے اور حرفِ جر کے ساتھ بھی جڑ سکتی ہے۔ پھر دہرائیے: ضمیرِ مرفوع متصل صرف کس سے جڑے گی؟ فعل سے، بس صرف فعل سے۔ اور ضمیرِ منصوب متصل کس سے جڑے گی؟ وہ فعل سے بھی جڑ سکتی ہے اور حرف کے ساتھ بھی جڑ سکتی ہے۔ اور مجرور متصل وہ اسم کے ساتھ بھی جڑ سکتی ہے اور حرف کے ساتھ بھی جڑ سکتی ہے۔
تو اب آگے دیکھیے بھئی متن متن۔ کہتے ہیں: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ أَيْ عَلَى الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ، اور جب عطف کیا جائے ضمیرِ مرفوع متصل پر، أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ، تو اس کی تاکید لائی جائے گی منفصل کے ساتھ۔ بھئی دیکھیے ضابطہ یہ ہے کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر اگر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تاکید لانا پڑے گی منفصل کے ساتھ۔ جیسے میں کہنا چاہتا ہوں: میں نے بھی پٹائی کی اور زید نے بھی پٹائی کی۔ تو مثلاً میں یوں کہتا ہوں: ضَرَبْتُ، میں نے بھی پٹائی کی، وَزَيْدٌ، اور کس نے پٹائی کی؟ زید نے۔ لیکن اس طرح کہنا پسندیدہ نہیں عربی زبان میں، کیونکہ آپ زَيْدٌ کا عطف کس پر کر رہے ہیں؟ ضَرَبْتُ کی تَاء پر، ضَرَبْتُ کی تَاء پر۔ اور یاد رکھو یہ تَاء جزِ کلمہ کی طرح ہے، یہ فعل کے جز کی طرح ہے۔ تو گویا آپ جزِ کلمہ پر عطف کر رہے ہیں، اور جزِ کلمہ پر عطف نہیں کیا جاتا۔ جیسے مثلاً دیکھو: زَيْدٌ، میں زید کی صرف دَال پہ عطف کرنا چاہوں تو کر سکتا ہوں؟ نہیں، کیونکہ یہ جزِ کلمہ ہے، پورے کلمے پر عطف کیا جاتا ہے، جز پر عطف نہیں کیا جاتا۔ تو ضمیرِ مرفوع متصل یہ جزِ کلمہ کی طرح ہے۔ تو جب اس پر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں، تو یہ مرفوع متصل ہے، تو پہلے اس کی تاکید لے آؤ مرفوع منفصل کے ساتھ۔ یہ بھی مرفوع، وہ بھی مرفوع، لیکن یہ متصل ہے اور وہ کیا ہو گی؟ منفصل۔ تو ضمیرِ مرفوع متصل پر جب آپ عطف کرنا چاہیں تو پھر اس کی تاکید لانا پڑے گی مرفوع منفصل کے ساتھ۔ تو یوں کہیں گے: ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ۔ ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ۔ یہ تاکید ہم کیوں لائے؟ کیونکہ یہ تَاء ضمیر، یہ جزِ کلمہ کی طرح ہے، لفظوں کے اعتبار سے بھی جزِ کلمہ، معنیٰ کے اعتبار سے بھی جزِ کلمہ ہے۔ لفظوں کے اعتبار سے تو ظاہر ہے: ضَرَبْتُ دیکھو تَاء ساتھ جڑی ہوئی ہے، اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ جزِ کلمہ ہے کیونکہ یہ تَاء فاعل ہے اور کبھی بھی فعلِ معروف بغیر فاعل کے پورا نہیں ہوتا، تو یہ فعل کے لیے جز کی طرح ہے، اس کے ساتھ ہی فعل پورا ہو رہا ہے۔ تو لفظوں کے اعتبار سے بھی یہ جزِ کلمہ—لفظوں کے اعتبار سے کیسے ہے؟ کہ یہ ساتھ جڑی ہوئی ہے، ضَرَبْتُ کیا ہے؟ ضَرَبَ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے—اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ جزِ کلمہ ہے کیونکہ فاعل ہے اور فعل بغیر فاعل کے پورا نہیں ہوتا، اور فعلِ مجہول ہو تو وہ نائب فاعل کے بغیر پورا نہیں ہوتا۔ تو یہ ضمیرِ مرفوع متصل جو ہے یہ جزِ کلمہ کی طرح ہے، لہٰذا اس پر جب عطف کرنا ہے تو پھر اس کی تاکید لانا پڑے گی ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ۔ اور ضَرَبْتُ کی تَاء کون سی ضمیر ہے؟ متکلم کی، تو وہی متکلم کی ضمیرِ مرفوع منفصل لے آئیں گے یعنی أَنَا: ضَرَبْتُ أَنَا...
وَزَيْدٌ۔ ترکیب سمجھ میں آ رہی ہے؟ ترکیب کیسے کریں گے؟ ضَرَبْتُ فعل با فاعل، تَاء ضمیر مرفوع محلاً مؤکد کیونکہ آگے تاکید آ رہی ہے یہ مؤکد، أَنَا ضمیر مرفوع محلاً تاکید، مؤکد تاکید مل کر معطوف علیہ، وَاو حرفِ عطف اور زَيْدٌ معطوف، معطوف علیہ اپنے معطوف سے مل کر فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
تو معلوم ہوا ادھر دیکھیے یہ زَيْدٌ کا عطف کس پر ہے؟ أَنَا پر ہے یا ضَرَبْتُ کی تَاء پر ہے؟ ضَرَبْتُ کی تَاء پر ہے، أَنَا پر نہ کہنا، اس لیے کیونکہ آپ نے پڑھا ہے کہ معطوف کا وہی حکم ہوتا ہے جو کس کا ہو؟ معطوف علیہ کا۔ اگر آپ أَنَا پر عطف کریں گے تو أَنَا تو ہے تاکید، تو زید بھی کیا بن جائے گا؟ جو معطوف ہے وہ بھی کیا بن جائے گا؟ تاکید، حالانکہ کیا زید تَاء ضمیر کی تاکید ہے؟ نہیں، زید تو تَاء ضمیر کی تاکید نہیں بن سکتا۔ تو لہٰذا معلوم ہوا یہ جو عطف ہو گا یہ اس مرفوع منفصل پہ نہیں ہو گا بلکہ یہ مرفوع متصل پر ہو گا۔
اور بھئی کیوں یہ تاکید لانا کیوں ضروری ہے؟ یہ کیوں لاتے ہیں تاکید؟ وجہ یہ کہ وہ تَاء ضمیر جزِ کلمہ کی طرح ہے، کس کی طرح ہے؟ جزِ کلمہ کی طرح۔ لیکن جب آپ اس کی تاکید لے آئے—اور یہ تاکید صرف اس ضمیر کی ہے، جو فعل ساتھ جڑا ہوا ہے فعل کی تاکید نہیں—تو اس تاکید کی وجہ سے یہ جو ضمیرِ متصل ہے، تَاء ضمیر، اس میں ایک قسم کا استقلال آ گیا۔ اس تاکید کے لانے سے پتہ چلا بھئی یہ مستقل کلمہ ہے، یہ جزِ کلمہ نہیں۔ پہلے تو لگ رہا تھا یہ جزِ کلمہ ہے، لفظوں کے اعتبار سے بھی اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی، لیکن جب تاکید آ گئی اور صرف اس ضمیر کی تاکید آئی فعل کی تاکید نہیں آئی، تو اس سے ایک قسم کا استقلال اس میں پیدا ہو گیا۔ اس تاکید نے بتلا دیا کہ یہ کوئی جزِ کلمہ نہیں ہے، اگر یہ جزِ کلمہ ہوتا تو اکیلی اس کی تاکید نہیں آ سکتی تھی بھئی۔ جب تاکید آ گئی معلوم ہوا یہ تَاء کیا ہے؟ ایک مستقل کلمہ ہے، تو اس کی وجہ سے اس میں استقلال پیدا ہو گیا یعنی اس میں قوت پیدا ہو گئی ایک قسم کی، اب اس پر عطف جائز ہو گیا۔ اب پتہ چلا یہ مستقل کلمہ ہے جز نہیں، اب اس پر عطف کیا ہو گیا؟ جائز ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ، اور جب عطف کیا جائے...
ضمیرِ مرفوع متصل پر، أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ تو اس کی تاکید لائی جائے گی منفصل کے ساتھ۔ آگے متن متن دیکھیے: مِثْلُ ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ جیسے ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ جی۔ إِلَّا أَنْ يَقَعَ فَصْلٌ فَيَجُوزُ تَرْكُهُ، مگر یہ کہ فصل واقع ہو جائے پھر اس تاکید کا ترک جائز ہے۔
یاد رکھو اگر درمیان میں فصل آ جائے، معطوف اور معطوف علیہ کے درمیان حرفِ عطف کے علاوہ کوئی اور کلمہ بیچ میں آ جائے، کوئی اور کلمہ آ جائے، تو فصل آ گیا، کچھ جدائی آ گئی، اب تاکید کو چھوڑ بھی سکتے ہیں آپ۔ جیسے میں کہتا ہوں: ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ۔ پہلے کیا تھا؟ ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ۔ لیکن یہ تب تھا جب فصل نہ ہو۔ جب فصل موجود ہے، مثلاً ضَرَبْتُ کے بعد میں الْيَوْمَ کا لفظ لے آیا: ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ۔ اب زَيْدٌ کا عطف ضَرَبْتُ کی تَاء پر صحیح ہے کیونکہ درمیان میں الْيَوْمَ کا فصل آ گیا، جدائی آ گئی۔ بھئی تو فصل کے آنے سے کیا فائدہ ہوا؟ اب کیوں تاکید ترک کرتے ہیں؟ کہتے ہیں بھئی فصل کی وجہ سے کلام ویسے ہی تھوڑا سا لمبا ہو گیا۔ کلام کیا ہو گیا؟ تھوڑا سا لمبا ہو گیا، اب اگر ہم تاکید بھی لائیں گے تو کلام اور لمبا ہو جائے گا، لہٰذا اس لیے تاکید کو چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ تاکید لانا چاہیں تو تاکید بھی لا سکتے ہیں، اور آپ تاکید کو چھوڑنا چاہیں تو تاکید کو چھوڑ بھی سکتے ہیں جب فصل آ جائے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ بھی کہہ سکتے ہیں، اور ضَرَبْتُ الْيَوْمَ أَنَا وَزَيْدٌ بھی کہہ سکتے ہیں بھئی۔
تو کہتے ہیں: إِلَّا أَنْ يَقَعَ فَصْلٌ مگر یہ کہ فصل واقع ہو جائے یعنی اس مرفوع متصل میں اور معطوف کے درمیان، فَيَجُوزُ تَرْكُهُ تو پھر اس تاکید کا چھوڑنا بھی جائز ہے یعنی واجب نہیں ہے، جیسے نَحْوُ ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ۔ یہاں ضَرَبْتُ کی تَاء پر وَزَيْدٌ کا عطف ہے لیکن درمیان میں الْيَوْمَ آ گیا، تو اب فصل کی وجہ سے تاکید کو چھوڑنا بھی جائز ہے۔ حاصلِ کلام یہ کہ آپ عطف کرنا چاہتے ہیں ضمیرِ مرفوع متصل پر تو دو چیزوں میں سے ایک ضرور ہونی چاہیے: یا اس کی تاکید لائیں یا فصل لے آئیں، یا فصل لے آئیں یا تاکید لے آئیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اب اس سارے کو دیکھیے شرح کے ساتھ: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ اور جب عطف کیا جائے ضمیرِ مرفوع پر، لَا الْمَنْصُوبِ وَالْمَجْرُورِ نہ کہ منصوب اور مجرور پر۔ بھئی ضمیرِ منصوب متصل اور اسی طرح مجرور متصل، اس پر عطف کریں تو وہاں تاکید لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں لَا الْمَنْصُوبِ وَالْمَجْرُورِ نہ کہ منصوب اور مجرور، الْمُتَّصِلِ، وہ جو مرفوع جو متصل ہو، بَارِزًا كَانَ أَوْ مُسْتَتِرًا چاہے وہ بارز ہو یا مستتر ہو یعنی چھپی ہوئی ہو۔ بارز جس پر ہم تلفظ کرتے ہیں: ضَرَبَ، ضَرَبَا دیکھو یہ أَلِف پر میں تلفظ کر رہا ہوں، ضَرَبُوا میں اس وَاو پر کیا کر رہا ہوں؟ تلفظ۔ جبکہ ضَرَبَ کے ساتھ بھی ضمیرِ متصل ہے لیکن وہ مستتر ہے، هُوَ ضمیر اس کے اندر چھپی ہوئی ہے۔ ضَرَبَتْ کے ساتھ بھی ضمیرِ متصل ہے لیکن یہ تَاء نہیں، یہ تو تانیث کی علامت ہے، اس کے اندر هِيَ ضمیر مستتر ہے بھئی۔ تو ضمیرِ متصل مستتر بھی ہو سکتی ہے اور بارز بھی ہو سکتی ہے۔ تو بَارِزًا كَانَ أَوْ مُسْتَتِرًا بارز ہو وہ ضمیرِ مرفوع متصل یا مستتر ہو، لَا الْمُنْفَصِلِ نہ کہ منفصل یعنی یہ متصل کی بات ہم کر رہے ہیں منفصل کی نہیں۔ أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ أَوَّلًا تو اس کی تاکید لائی جائے گی منفصل کے ساتھ پہلے۔ تو کہتے ہیں أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ أَوَّلًا ثُمَّ عُطِفَ عَلَيْهِ تو پھر منفصل کے ساتھ پہلے اس کی تاکید لائی جائے گی، ثُمَّ عُطِفَ عَلَيْهِ پھر اس پر عطف کیا جائے گا۔
وَذٰلِكَ لِأَنَّ الْمُتَّصِلَ الْمَرْفُوعَ كَالْجُزْءِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ، اس لیے کیونکہ متصل مرفوع جو ہے وہ جز کی طرح ہے اس چیز کا جس کے ساتھ وہ جڑی ہوئی ہے، مرفوع متصل جز کی طرح ہے اس لفظ کا جس کے ساتھ وہ جڑی ہوئی ہے یعنی وہ جو فعل ہے۔ کہتے ہیں: لِأَنَّ الْمُتَّصِلَ الْمَرْفُوعَ كَالْجُزْءِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ، اس لیے کیونکہ متصل مرفوع جو ہے جز کی طرح ہے اس لفظ کے جس کے ساتھ یہ جڑی ہوئی ہے، لَفْظًا یعنی لفظوں کے اعتبار سے بھی جز کی طرح ہے، مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مُتَّصِلٌ لَا يَجُوزُ انْفِصَالُهُ، اس حیثیت سے کہ یہ اس کے ساتھ متصل ہے اس کا انفصال اس سے جائز نہیں، ضَرَبْتُ کی تَاء کو ضَرَبْتُ سے آپ جدا نہیں کر سکتے۔ تو یہ معنیٰ ہے کہ مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مُتَّصِلٌ لَا يَجُوزُ انْفِصَالُهُ اس حیثیت سے کہ متصل ہے اس کا انفصال یعنی اس کو منفصل ہونا جائز نہیں۔ وَمَعْنًى اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ جز کی طرح ہے—پیچھے کیا آیا تھا؟ لِأَنَّ الْمُتَّصِلَ الْمَرْفُوعَ كَالْجُزْءِ لَفْظًا، اب آ گیا وَمَعْنًى، اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ جز کی طرح ہے—مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ فَاعِلٌ اس حیثیت سے کہ یہ فاعل ہے، وَالْفَاعِلُ كَالْجُزْءِ مِنَ الْفِعْلِ اور فاعل جو ہے جز کی طرح ہوتا ہے فعل سے۔ فَلَوْ عُطِفَ عَلَيْهِ بِلَا تَأْكِيدٍ اگر اس پر عطف کیا جائے یہ ضمیرِ مرفوع متصل پر، اگر اس پر عطف کیا جائے بِلَا تَأْكِيدٍ بغیر تاکید کے، كَانَ كَمَا لَوْ عُطِفَ عَلَى بَعْضِ حُرُوفِ الْكَلِمَةِ تو یہ اسی طرح ہو جائے گا جیسے کہ عطف کیا گیا ہو کلمے کے بعض حروف پر یعنی جزِ کلمہ پر۔
فَأُكِّدَ أَوَّلًا بِمُنْفَصِلٍ تو پہلے اس کی تاکید منفصل کے ساتھ لائی جائے گی، لِأَنَّهُ بِذٰلِكَ يَظْهَرُ۔ اب فائدہ بتلا رہے ہیں کہ منفصل کے ساتھ تاکید لانے کا کیا فائدہ ہو گا؟ کہ اس ضمیر میں ایک قسم کا استقلال آ جائے گا۔ پہلے تو یہ جزِ کلمہ تھی لفظاً بھی اور معناً بھی، جب تاکید آ گئی اور صرف اس ضمیر کی تاکید آئی فعل کی تاکید نہیں آئی، تو اس تاکید نے بتلا دیا کہ بھئی یہ مستقل کلمہ ہے، اسی لیے اکیلے اس کی تاکید لانا جائز ہے۔ لِأَنَّهُ بِذٰلِكَ يَظْهَرُ اس لیے کیونکہ اس تاکید کے ذریعے یہ بات ظاہر ہو گی کہ أَنَّ ذٰلِكَ الْمُتَّصِلَ، کہ وہ جو متصل ہے، وَإِنْ كَانَ كَالْجُزْءِ اگرچہ وہ جز کی طرح ہے، لیکن اس سے یہ بات ظاہر ہو گی کہ یہ متصل جو ہے مُنْفَصِلٌ مِنْ حَيْثُ الْحَقِيقَةُ کہ یہ حقیقت کے اعتبار سے یہ منفصل ہے یعنی الگ کلمہ ہے۔ بِدَلِيلِ جَوَازِ إِفْرَادِهِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ۔ بھئی کس دلیل کے ساتھ کہ یہ حقیقت میں الگ کلمہ ہے؟ کہتے ہیں بِدَلِيلِ جَوَازِ إِفْرَادِهِ—اِفْرَاد کا معنیٰ ہے الگ کرنا، جدا کرنا—إِفْرَادِهِ، اس کا جدا کرنا۔ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: بِدَلِيلِ جَوَازِ إِفْرَادِهِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ بِتَأْكِيدِهِ، یہ ترجمہ یہاں سمجھ لیں یہ مشکل ہے۔ بِدَلِيلِ جَوَازِ إِفْرَادِهِ، افراد کا معنیٰ ہے الگ کرنا، جدا کرنا۔ کس سے الگ کرنا؟ آگے آ رہا ہے مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ جس کے ساتھ وہ جڑی ہوئی ہے، جس کے ساتھ وہ جڑی ہوئی ہے۔ تو إِفْرَادِهِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ اس کو جدا کرنا جس کے ساتھ یہ جڑی ہوئی ہے، اس سے جدا کرنا، اس کے جائز ہونے کی دلیل کی وجہ سے، کہ اس سے جدا کرنا جائز ہے، اس سے جدا کرنا جائز ہے۔ بھئی اس سے جدا کرنا تو جائز نہیں ہے؟ آگے کہہ رہے ہیں بِتَأْكِيدِهِ، تاکید کے ذریعے۔ جدا کیا کس کے ذریعے؟ لفظوں کے ذریعے یا تاکید کے ذریعے؟ لفظوں میں تو ضَرَبْتُ کی تَاء جدا نہیں ہو سکتی، لیکن تاکید کے ذریعے جدا ہو سکتی ہے مطلب کہ صرف اسی کی تاکید لائیں فعل کی تاکید نہ لائیں، تو دیکھو تاکید کے ذریعے گویا آپ نے اس کو کیا کر دیا؟ جدا کر دیا کہ صرف اسی کی تاکید لائے ہیں۔ اس سے پتہ چلا یہ ایک مستقل کلمہ ہے، اگر یہ مستقل کلمہ نہ ہوتا، حقیقت میں جزِ کلمہ ہوتا، تو جزِ کلمہ کی تو کبھی تاکید نہیں آتی، پورے کلمے کی تاکید آتی ہے۔ تو آگے جب اس کی تاکید آئی کیا پتہ چلا؟ یہ حقیقت میں جزِ کلمہ نہیں ہے، حقیقت میں یہ مستقل کلمہ ہے، تو تاکید لانے سے اس کا مستقل ہونا ظاہر ہو گیا، جب اس کا مستقل ہونا ظاہر ہوا تو اب اس پر عطف بھی جائز ہو گیا، کیونکہ عطف مستقل کلمے پر ہوتا ہے جزِ کلمہ پر نہیں ہوتا۔ بات بھی سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ پھر ترجمہ دیکھیے، کہتے ہیں: بِدَلِيلِ جَوَازِ إِفْرَادِهِ مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ اس دلیل کے ساتھ کہ جائز ہے اس کو جدا کرنا مِمَّا اتَّصَلَ بِهِ اس فعل سے جس کے ساتھ یہ جڑی ہوئی ہے، بِتَأْكِيدِهِ کس کے ذریعے جدا کرنا؟ اس کی تاکید کے ذریعے۔
فَيَحْصُلُ لَهُ نَوْعُ اسْتِقْلَالٍ، تو اس متصل کو بھی ایک قسم کا استقلال حاصل ہو گیا۔ وَلَا يَجُوزُ، اچھا آگے معطوف لائے، توجہ ہے؟ ضَرَبْتُ، ادھر دیکھیے ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، یہ زَيْدٌ کا عطف کس پر ہے؟ ضَرَبْتُ کی تَاء پر۔ أَنَا پر کیوں نہیں کر سکتے عطف؟ کیونکہ أَنَا تو تاکید ہے، پھر تو زید کو بھی کیا کہنا پڑے گا؟ تاکید کہنا پڑے گا۔ تو یہی بیان کر رہے ہیں: وَلَا يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ الْعَطْفُ عَلَى هٰذَا التَّأْكِيدِ، اور یہ جائز نہیں ہے کہ عطف جو ہے اس تاکید پر ہو جائے، لِأَنَّ الْمَعْطُوفَ فِي حُكْمِ الْمَعْطُوفِ عَلَيْهِ اس لیے کیونکہ معطوف جو ہے معطوف علیہ کے حکم میں ہوتا ہے، فَكَانَ يَلْزَمُ أَنْ يَكُونَ هٰذَا الْمَعْطُوفُ أَيْضًا تَأْكِيدًا تو اس سے لازم آئے گا کہ وہ معطوف جو ہے وہ بھی تاکید ہے، وَهُوَ بَاطِلٌ اور یہ تو باطل ہے، وہ تو تاکید نہیں ہے۔
تو یہ تاکید کب لائیں گے؟ جب ضمیر مرفوع ہو اور متصل ہو، مرفوع ہو اور متصل ہو۔ جبکہ اگر ضمیرِ مرفوع منفصل ہوئی، ضمیرِ مرفوع منفصل ہے، تو اس پر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں، تو پھر وہاں کسی تاکید کی ضرورت نہیں، کیونکہ منفصل وہ مثلاً وہ فاعل ہے، مثلاً وہ کیا ہے؟ فاعل، ضمیرِ مرفوع۔ مثلاً آپ کہتے ہیں: مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا، مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا، پٹائی نہیں کی مگر صرف میں نے۔ تو یاد رکھو یہ أَنَا فاعل ہے ضَرَبَ کے لیے۔ توجہ ہے؟ مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا، تو یہاں أَنَا یہ فاعل ہے ضَرَبَ کے لیے، اور آپ حصر پیدا کرنا چاہتے تھے اس لیے آپ ضمیرِ منفصل لائے ہیں کیونکہ آپ إِلَّا کے بعد لانا چاہتے تھے، تو اب إِلَّا کے بعد جا کر تو متصل نہیں آ سکتی تو منفصل أَنَا لانا پڑی آپ کو، مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا۔ اب اس پر آپ زید کا عطف کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کہتے ہیں اب بغیر تاکید کے بھی عطف کر سکتے ہیں: مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا وَزَيْدٌ۔ بھئی اس کی تاکید کیوں نہیں لاتے؟ کہتے ہیں وجہ یہ کہ یہ معنیٰ کے اعتبار سے جز کی طرح ہے کیونکہ یہ فعل کے لیے فاعل ہے اور فاعل کیا ہوتا ہے؟ فاعل فعل کے لیے جز کی طرح ہوتا ہے معنیٰ کے اعتبار سے، لیکن لفظوں کے اعتبار سے تو یہ جز نہیں، لفظوں میں تو یہ جدا ہے اس سے۔ ضمیرِ مرفوع متصل لفظوں کے اعتبار سے بھی جز تھی کہ اس کے ساتھ جڑی ہوئی تھی اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی جز تھی کیونکہ فاعل تھی اور فاعل فعل کے جز کی طرح ہوتا ہے، اور مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا یہ ضمیر إِلَّا أَنَا یہ معنیٰ کے اعتبار سے تو جز ہے کیونکہ یہ بھی فاعل ہے اور فاعل جز کی طرح ہوتا ہے، لیکن لفظوں کے اعتبار سے یہ جز نہیں۔ تو جب لفظوں کے اعتبار سے یہ جز نہیں ہے یہ مستقل ہے، تو اس پر عطف بغیر تاکید کے جائز ہے، تو مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنَا وَزَيْدٌ کہنا جائز ہے۔
تو کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ الضَّمِيرُ مُنْفَصِلًا اگر وہ ضمیر منفصل ہو، نَحْوُ مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنْتَ وَزَيْدٌ، یہاں انہوں نے أَنْتَ ذکر کر دیا، أَنْتَ کہہ دیں یا أَنَا کہہ دیں ایک ہی بات ہے، بس منفصل ضمیر لانی چاہیے یہاں۔ مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنْتَ، پٹائی نہیں کی مگر صرف آپ نے، وَزَيْدٌ اور زید نے۔ تو یہاں یہ ضمیرِ مرفوع ہے، یہ أَنْتَ یہ فاعل ہے ضَرَبَ کے لیے، تو یہ معنیٰ کے اعتبار سے تو یہ جز ہے لیکن لفظوں کے اعتبار سے تو جدا ہے، جبکہ پچھلی ضمیر لفظوں کے اعتبار سے بھی جز تھی اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی جز تھی اس لیے تاکید لا کر پہلے بتلایا کہ یہ مستقل کلمہ ہے پھر اس پر عطف کیا گیا۔ اور یہاں تو یہ معنیٰ کے اعتبار سے جز ہے لفظوں کے اعتبار سے جز نہیں، لہٰذا اس پر بغیر تاکید کے بھی عطف کر سکتے ہیں، اسی لیے کہا مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنْتَ وَزَيْدٌ، بات سمجھ میں آ گئی جی۔ تو کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ الضَّمِيرُ مُنْفَصِلًا نَحْوُ مَا ضَرَبَ إِلَّا أَنْتَ وَزَيْدٌ لَمْ يَكُنْ كَالْجُزْءِ لَفْظًا، تو یہ ضمیرِ منفصل لفظوں کے اعتبار سے جز کی طرح نہیں ہے، اگرچہ معنیٰ کے اعتبار سے یہ کس کی طرح ہے؟ جز کی طرح، لیکن لفظوں کے اعتبار سے تو یہ جز کی طرح نہیں ہے۔
وَكَذَا إِنْ كَانَ مُتَّصِلًا مَنْصُوبًا، یاد رکھو اسی طرح ضمیرِ منصوب متصل اس پر بھی بغیر تاکید کے عطف جائز ہے: ضَرَبْتُكَ وَزَيْدًا۔ ضَرَبْتُ کے اندر یہ تَاء فاعل ہے اور یہ كَاف ضمیر مخاطب کی ہے یہ ہے مفعول بہ۔
اسی پر میں نے زید کا عطف کیا: ضَرَبْتُكَ وَزَيْدًا۔ میں نے آپ کی بھی پٹائی کی وَزَيْدًا اور زید کی بھی پٹائی کی۔ تو یہ زَيْدًا کا عطف کس پر ہے؟ كَاف ضمیر پر۔ اور كَاف ضمیر منصوب ہے اس لیے زَيْدًا بھی کیا ہے؟ منصوب۔ اور كَاف ضمیر متصل ہے: ضَرَبْتُكَ، یہ كَاف جڑا ہوا ہے ضَرَبْتُ کے ساتھ۔ تو بھئی منصوب جو ہے، منصوب متصل، اس کی تاکید کیوں نہیں لاتے؟ اس پر زَيْدًا کا عطف آپ نے کر دیا، حالانکہ وہ بھی کس کی طرح ہے؟ جزِ کلمہ کی طرح۔ تو جواب دے رہے ہیں کہ بھئی وہ لفظوں کے اعتبار سے جز ہے کیونکہ ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ ساتھ جڑی ہوئی ہے، تو لفظوں کے اعتبار سے جز ہے، معنیٰ کے اعتبار سے جز نہیں ہے کیونکہ وہ فاعل نہیں ہے، فاعل فعل کے لیے جز ہوتا ہے، مفعول فعل کے لیے جز نہیں، تو یہ صرف لفظاً جز ہے، معناً جز نہیں۔ لفظاً اور معناً دونوں طرح جز ہوتا پھر تاکید لازم ہوتی، لیکن یہ دونوں طرح جز نہیں، یہ صرف لفظاً جز ہے معناً جز نہیں۔ تو یہی بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں: وَكَذَا إِنْ كَانَ مُتَّصِلًا مَنْصُوبًا اور اسی طرح اگر ضمیر متصل منصوب ہوئی، نَحْوُ ضَرَبْتُكَ وَزَيْدًا، لَمْ يَكُنْ كَالْجُزْءِ مَعْنًى تو یہ جز نہیں ہے معناً، معنیٰ کے اعتبار سے، لفظوں کے اعتبار سے جز ہے معنیٰ کے اعتبار سے جز نہیں۔ فَلَا حَاجَةَ فِيهِمَا إِلَى التَّأْكِيدِ بِمُنْفَصِلٍ، تو ان دونوں میں کوئی حاجت نہیں ہے منفصل کے ساتھ تاکید لانے کی، یعنی مرفوع منفصل اور منصوب متصل، ان دونوں میں منفصل کے ذریعے تاکید لانے کی کوئی حاجت نہیں کیونکہ ان میں سے ایک صرف معناً جز ہے اور دوسرا صرف لفظاً جز ہے، لفظاً اور معناً دونوں اعتبار سے جز نہیں ہیں بھئی۔
مِثْلُ ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، یہ مثال ہے ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ۔ یہ أَنَا تاکید ہے، کس کی تاکید ہے؟ ضَرَبْتُ کی تَاء، اور تَاء ضمیرِ بارز ہے۔ توجہ ہے؟ ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، یہ أَنَا کس کی تاکید؟ ضَرَبْتُ کی تَاء، اور تَاء بارز ہے یا مستتر ہے؟ بارز ہے۔ تو یہ بارز کی تاکید کی مثال، آگے مستتر کی تاکید کی مثال لانا چاہتے ہیں: وَزَيْدٌ ضَرَبَ هُوَ وَغُلَامُهُ۔ وَزَيْدٌ ضَرَبَ هُوَ وَغُلَامُهُ۔ ترکیب سنو بھئی: زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، ضَرَبَ فعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً فاعل ہے، اور اس کو بنائیں مؤکد بھئی، آگے ایک اور هُوَ آ رہی ہے یہ منفصل ضمیر ہے یہ اس کے لیے تاکید ہے، اور مؤکد تاکید مل کر یہ ہوا معطوف علیہ، آگے وَاو حرفِ عطف، غُلَامُهُ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ معطوف، معطوف علیہ اپنے معطوف سے مل کر یہ فاعل ہوا ضَرَبَ کے لیے، تو ضَرَبَ فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ خبر ہوئی زید کے لیے، ضَرَبَ کے اندر هُوَ ضمیر کس کو لوٹ رہی تھی؟ زید کو۔ تو یہ—مفعول—بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا زَيْدٌ ضَرَبَ هُوَ وَغُلَامُهُ، یہ غُلَامُهُ کا عطف کس پر ہے؟ ضَرَبَ کے اندر هُوَ ضمیر پر، اور وہ متصل ہے اور مرفوع ہے، اور اس پر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں غُلَامُهُ کا، تو پہلے اس کی تاکید لائی گئی مرفوع منفصل هُوَ کے ساتھ۔ کس کے ساتھ؟ تو یہ هُوَ جو لفظوں میں موجود ہے یہ تاکید ہے اس ضمیر کی جو ضَرَبَ کے اندر چھپا ہوا ہے، وہ مستتر ہے، بارز نہیں ہے۔ تو یہ مثال ہو گئی ضمیرِ مرفوع متصل مستتر کی جس کی تاکید لائی گئی مرفوع منفصل کے ساتھ اور پھر عطف کیا گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
آگے دیکھیے: إِلَّا أَنْ يَقَعَ فَصْلٌ بَيْنَ الضَّمِيرِ الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ وَبَيْنَ مَا عُطِفَ عَلَيْهِ، مگر یہ کہ فصل واقع ہو جائے اس ضمیرِ مرفوع متصل کے درمیان وَبَيْنَ مَا عُطِفَ عَلَيْهِ اور اس کے درمیان جس کا اس پر عطف کیا گیا ہے، فَيَجُوزُ تَرْكُهُ تو جب یہ فصل واقع ہو جائے تو پھر اس تاکید کو چھوڑنا بھی جائز ہے۔ فَيَجُوزُ تَرْكُهُ أَيْ تَرْكُ التَّأْكِيدِ، تو اس تاکید کو چھوڑنا بھی جائز ہے، لِأَنَّهُ قَدْ طَالَ الْكَلَامُ بِوُجُودِ الْفَصْلِ اس لیے کیونکہ کلام لمبا ہو گیا فصل کے پائے جانے کی وجہ سے، فَحَسُنَ الِاخْتِصَارُ بِتَرْكِ التَّأْكِيدِ تو اچھا ہے—تو فَحَسُنَ الِاخْتِصَارُ تو اختصار یعنی کلام کو مختصر کرنا پسندیدہ ہو گیا بِتَرْكِ التَّأْكِيدِ تاکید کو چھوڑتے ہوئے۔
سَوَاءٌ كَانَ الْفَصْلُ قَبْلَ حَرْفِ الْعَطْفِ، اب آگے دیکھیے دو مثالیں لائیں گے، تو کہتے ہیں بس جب فصل آ جائے تو وہ فصل چاہے حرفِ عطف سے پہلے ہو، چاہے حرفِ عطف کے بعد ہو۔ جب فصل آ جائے تو تاکید کو چھوڑنا جائز ہے، چاہے وہ فصل حرفِ عطف کے بعد ہو چاہے حرفِ عطف سے پہلے ہو، جیسے دیکھو دونوں کی مثالیں دیں گے: ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ۔ ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ، یہاں ضَرَبْتُ کے بعد الْيَوْمَ یہ فصل آ گیا، اور وَزَيْدٌ اس کے بعد ہے، تو یہ حرفِ عطف سے پہلے فصل آ گیا۔ اور دوسری صورت، دوسری صورت قرآن میں ہے: مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا، نہ ہم شرک کرتے وَلَا آبَاؤُنَا اور نہ ہمارے آباؤ اجداد، نہ ہمارے آباؤ اجداد۔ اب دیکھو مَا أَشْرَكْنَا، کتاب پر نظر رکھیں، مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا، یہ أَشْرَكْنَا، یہ نَا ضمیر مرفوع ہے، فاعل ہے، أَشْرَكْنَا، گردان کیسے ہو گی؟ أَشْرَكَ، أَشْرَكَا، أَشْرَكُوا، أَشْرَكَتْ، أَشْرَكَتَا، أَشْرَكْنَ، أَشْرَكْتَ، أَشْرَكْتُمَا، أَشْرَكْتُمْ، أَشْرَكْتِ، أَشْرَكْتُمَا، أَشْرَكْتُنَّ، أَشْرَكْتُ، أَشْرَكْنَا، تو یہ نَا ضمیر فاعل کی ہے، اور اسی پر عطف ہے آگے آبَاؤُنَا کا، آبَاؤُنَا، اور اسی لیے مرفوع بھی ہے کیونکہ فاعل پر عطف ہے۔ اور فصل لایا گیا وَلَا آبَاؤُنَا دیکھو یہ لَا کے ذریعے فصل آیا جو وَاو کے بعد ہے، یہ لَا کس کے بعد ہے؟ حرفِ عطف کے بعد ہے۔ تو پہلے فصل آیا تھا حرفِ عطف سے پہلے: الْيَوْمَ وَزَيْدٌ، اور اب فصل کس کے بعد ہے؟ حرفِ عطف کے بعد ہے: وَلَا آبَاؤُنَا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ مشرکین کہتے کہ اگر اللہ کو ہمارا شرک ناپسند ہوتا تو وہ ہمیں شرک پر چھوڑتا ہی نہ، ہمیں شرک پر باقی ہی نہ رہنے دیتا، ہم شرک پر باقی ہیں معلوم ہوا کہ اللہ کو یہ ناپسند نہیں ہے، تو یہ وہ اپنے کفر پر اصرار کرتے ہوئے کہتے بھئی۔
تو کہتے ہیں: سَوَاءٌ كَانَ الْفَصْلُ قَبْلَ حَرْفِ الْعَطْفِ برابر ہے کہ وہ فصل حرفِ عطف سے پہلے ہو، نَحْوُ مثال کے طور پر ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ میں نے پٹائی کی آج کے دن اور زید نے، أَوْ بَعْدَهُ یا وہ فصل جو ہے حرفِ عطف کے بعد ہو، كَقَوْلِهِ تَعَالٰى جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے: مَا أَشْرَكْنَا وَلَا آبَاؤُنَا۔ دیکھو یہاں وَاو کے بعد لَا آ رہا ہے، اور یاد رکھو یہ لَا زائد ہے، لَا زائد ہے، کیونکہ مَا أَشْرَكْنَا حرفِ نفی ایک دفعہ آ چکا ہے، تو یہ اسی نفی کی تاکید کے لیے ہے، ورنہ اگر اس کو زائد نہ مانیں تو پھر تو نفی پر نفی داخل ہو گی اور وہ کس چیز کا فائدہ دے گی؟ اثبات کا فائدہ دے گی بھئی۔ تو کہتے ہیں: فَإِنَّ الْمَعْطُوفَ هُوَ آبَاؤُنَا، کہتے ہیں اس لیے کیونکہ یہ جو معطوف ہے وہ آبَاؤُنَا ہے، وَلَا زَائِدَةٌ بَعْدَ حَرْفِ الْعَطْفِ لِتَأْكِيدِ النَّفْيِ اور یہ جو لَا ہے یہ زائد ہے حرفِ عطف کے بعد اس نفی کی تاکید کے لیے، تو یہ زائد ہے اور اسی نفی میں تاکید پیدا کر رہا ہے۔
وَإِنَّمَا قَالَ يَجُوزُ تَرْكُهُ۔ دیکھو متن میں آیا تھا: إِلَّا أَنْ يَقَعَ فَصْلٌ فَيَجُوزُ تَرْكُهُ، مگر یہ کہ فصل واقع ہو جائے تو تاکید کو ترک کرنا بھی جائز ہے۔ معلوم ہوا فصل آ جائے پھر بھی آپ تاکید لا سکتے ہیں، فصل بھی ہو اور تاکید بھی ہو یہ بھی کر سکتے ہیں آپ۔ تو کہتے ہیں: وَإِنَّمَا قَالَ يَجُوزُ تَرْكُهُ اور کہتے ہیں ماتن نے يَجُوزُ تَرْكُهُ کہا، فَإِنَّهُ قَدْ يُؤَكَّدُ بِالْمُنْفَصِلِ مَعَ الْفَصْلِ اس لیے کیونکہ کبھی کبھار فصل کے باوجود منفصل کے ساتھ تاکید لائی جاتی ہے، كَقَوْلِهِ تَعَالٰى جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے: فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ۔ فَكُبْكِبُوا فِيهَا، پس وہ معبود جو ہیں مشرکین کے، فَكُبْكِبُوا وہ اوندھے منہ ڈالے جائیں گے فِيهَا اس جہنم میں، هُمْ وہ بھی وَالْغَاوُونَ اور گمراہ بھی۔ غَاوُونَ کا کیا معنیٰ؟ گمراہ، اور كُبْكِبُوا کا کیا معنیٰ؟ اوندھے منہ ڈالنا۔ فَكُبْكِبُوا اوندھے منہ ڈالے جائیں گے وہ معبود بھی فِيهَا اس جہنم میں هُمْ وَالْغَاوُونَ اور گمراہ لوگ بھی۔ تو اب دیکھو یہ جو هُمْ آئی: فِيهَا هُمْ، یہ هُمْ تاکید ہے، کس کی تاکید ہے؟ فَكُبْكِبُوا، اس کے آخر میں جو وَاو ضمیرِ مرفوع متصل ہے، اس کی تاکید ہے، تو دیکھو اب فِيهَا کا فصل بھی آیا پھر بھی تاکید لائی گئی، تو فصل کے ساتھ بھی تاکید لانا جائز ہے۔
کہتے ہیں: وَقَدْ لَا يُؤَكَّدُ اور کبھی تاکید نہیں لائی جاتی، کبھی تاکید نہیں لائی جاتی، یعنی فصل آ جائے تو تاکید لانا بھی جائز اور نہ لانا بھی جائز ہے۔ وَالْأَمْرَانِ مُتَسَاوِيَانِ اور دونوں معاملے برابر ہیں یعنی فصل کے ہوتے ہوئے چاہے آپ تاکید لائیں یا تاکید نہ لائیں، دونوں برابر ہیں۔ هٰذَا أَيْ خُذْ هٰذَا، یہ بات لے لو، یہ بات لے لو یعنی یہ قیمتی بات ہے اس کو یاد رکھو بھئی۔ تو یہ هٰذَا مصنفین کا طریقہ ہے، بعض اوقات کوئی قیمتی بات ذکر کرتے ہیں تو آخر میں هٰذَا ذکر کر دیتے ہیں، اور یہ دراصل مفعول بہ ہے فعلِ محذوف خُذْ کے لیے: خُذْ هٰذَا، اے مخاطب اس بات کو لے لے یعنی اس کو یاد رکھ بھئی یہ قیمتی بات ہے۔
آگے دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَاعْلَمْ أَنَّ مَذْهَبَ الْبَصْرِيِّينَ أَنَّ التَّأْكِيدَ بِالْمُنْفَصِلِ هُوَ الْأَوْلٰى، وَيُجَوِّزُونَ الْعَطْفَ بِلَا تَأْكِيدٍ وَلَا فَصْلٍ لٰكِنْ عَلٰى قُبْحٍ، وَالْكُوفِيُّونَ يُجَوِّزُونَهُ بِلَا قُبْحٍ۔ یہاں سے صاحبِ جامی آپ کو یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ جو پیچھے مسئلہ بتایا صاحبِ کافیہ نے کہ جب ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کیا جائے تو اس کی تاکید لائی جائے گی، اس کی تاکید لائی جائے گی، بتلانا چاہتے ہیں یہ مسئلہ اختلافی ہے، یہ مسئلہ اختلافی ہے: علمائے کوفہ کے نزدیک تاکید لانا ضروری نہیں، تاکید لانا چاہیں لے آئیں نہیں لانا چاہتے نہ لائیں، جبکہ علمائے بصرہ فرماتے ہیں تاکید لانا چاہیں لا سکتے ہیں تاکید نہ لانا چاہیں نہ لائیں لیکن تاکید کا نہ لانا قبیح ہے، ناپسندیدہ ہے۔ تاکید کا نہ لانا، آپ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کرتے ہیں تو تاکید کا لانا پسندیدہ ہے یہ اچھی لغت ہے، اور تاکید کا نہ لانا یہ ناپسندیدہ ہے یہ اعلیٰ لغت نہیں ہے، تو لیکن علمائے کوفہ فرماتے ہیں دونوں طرح آپ کر سکتے ہیں، آپ تاکید کو ترک بھی کر سکتے ہیں اور یہ قبیح بھی نہیں ہے۔ تو یہاں اب جو آگے بات آئے گی صاحبِ جامی اس میں دو باتیں آپ کو بتلانا چاہتے ہیں: ایک یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ اختلافی ہے، تاکید کا لانا یا نہ لانا یہ اختلافی ہے، اور نیز متن سے معلوم یوں ہو رہا تھا جیسے تاکید کا لانا لازمی ہے، تاکید کا لانا لازمی ہے، کیونکہ صاحبِ کافیہ نے کیا فرمایا تھا: وَإِذَا عُطِفَ عَلَى الْمَرْفُوعِ الْمُتَّصِلِ کہ جب مرفوع متصل پر عطف کیا جائے أُكِّدَ بِمُنْفَصِلٍ تو اس کی تاکید لائی جائے گی منفصل کے ساتھ، اس سے بظاہر لگتا ہے شاید تاکید کا لانا واجب ہے، بتلایا کہ نہیں واجب نہیں ہے، ہاں البتہ تاکید کا لانا پسندیدہ ہے، ترک بھی کر سکتے ہیں لیکن ترک قبیح ہے ناپسندیدہ ہے، یہ اعلیٰ لغت نہیں ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں: وَاعْلَمْ تو جان لے أَنَّ مَذْهَبَ الْبَصْرِيِّينَ علمائے بصرہ کا مذہب یہ ہے کہ أَنَّ التَّأْكِيدَ بِالْمُنْفَصِلِ هُوَ الْأَوْلٰى کہ تاکید بالمنفصل جو ہے یہ اولیٰ ہے، تاکید منفصل کے ساتھ لانا اولیٰ ہے بہتر ہے، وَيُجَوِّزُونَ الْعَطْفَ بِلَا تَأْكِيدٍ وَلَا فَصْلٍ اور وہ جائز قرار دیتے ہیں عطف کو بغیر تاکید اور بغیر فصل کے، لٰكِنْ عَلٰى قُبْحٍ مگر قباحت کے ساتھ یعنی قبیح ہے، قبح کے ساتھ ہے، تاکید اور فصل کے بغیر عطف کرنا یہ قبیح ہے، وَالْكُوفِيُّونَ يُجَوِّزُونَهُ بِلَا قُبْحٍ اور علمائے کوفہ جو ہیں يُجَوِّزُونَهُ بِلَا قُبْحٍ وہ اس عطف کو جائز قرار دیتے ہیں بغیر تاکید اور فصل کے بِلَا قُبْحٍ بغیر کسی قباحت کے بھئی یعنی ان کے نزدیک قبیح بھی نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
حاصلِ کلام یہ کہ آج صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر جب عطف کیا جائے تو دو چیزوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے: یا تو اس مرفوع متصل کی تاکید لانی چاہیے مرفوع منفصل کے ساتھ، یا فصل ہونا چاہیے، کیا ہونا چاہیے؟ فصل۔ وجہ یہ ہے کہ یہ جو مرفوع متصل ہے یہ جزِ کلمہ کی طرح ہے لفظوں کے اعتبار سے بھی اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی۔ لفظوں کے اعتبار سے یہ جزِ کلمہ ہے کیونکہ متصل ہے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اور معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ جزِ کلمہ ہے کیونکہ یہ فاعل ہے اور فاعل فعل کے لیے جزِ کلمہ کی طرح ہوتا ہے۔ تو لہٰذا جب اس پر عطف آپ کرنا چاہتے ہیں تو پھر اگر بغیر تاکید اور فصل کے آپ عطف کریں گے تو پھر تو یوں معلوم ہو گا جیسے آپ جزِ کلمہ پر عطف کر رہے ہیں۔
لہٰذا پہلے اس کی تاکید لے آؤ، اس کی تاکید لانے سے پتہ چل جائے گا کہ یہ حقیقت میں جزِ کلمہ نہیں ہے بلکہ یہ مستقل کلمہ ہے، اسی لیے اس کی تاکید لانا جائز ہے، اگر یہ حقیقت میں جزِ کلمہ ہوتا پھر تو اس کی تاکید لانا جائز نہ ہوتا، تو تاکید لانے سے اس کا مستقل ہونا پتہ چل جائے گا، ایک قسم کا استقلال اس کے اندر آ جائے گا اور جب یہ ایک اعتبار سے مستقل ہو گیا تو اب اس پر عطف جائز ہو جائے گا۔ اور وہ جو معطوف ہے وہ اس منفصل پر عطف نہیں آپ قرار دے سکتے کیونکہ معطوف معطوف علیہ کے حکم میں ہوتا ہے، تو اگر اس کو وہ جو منفصل ہے اس پر عطف قرار دیا جائے پھر تو معطوف کو تاکید قرار دینا پڑے گا حالانکہ وہ تاکید نہیں ہے۔ اور پھر یہ بھی بتلایا تھا کہ مرفوع منفصل وہ معنیٰ کے اعتبار سے جزِ کلمہ کی طرح ہے، لفظوں کے اعتبار سے وہ جزِ کلمہ کی طرح نہیں، معنیٰ کے اعتبار سے کیوں جزِ کلمہ کی طرح ہے کیونکہ وہ فاعل ہے اور فاعل جزِ کلمہ کی طرح ہوتا ہے، لیکن لفظوں میں تو وہ جدا ہے تو لفظوں میں وہ جزِ کلمہ کی طرح نہیں، لہٰذا اس پر عطف کے لیے تاکید لانے کی ضرورت نہیں۔ اور اسی طرح ضمیرِ منصوب متصل جو ہے وہ لفظوں کے اعتبار سے جزِ کلمہ کی طرح ہے کیونکہ متصل ہے ساتھ جڑی ہوئی ہے، لیکن معنیٰ کے اعتبار سے وہ جزِ کلمہ کی طرح نہیں کیونکہ فعل کے لیے فاعل جز کی طرح ہوتا ہے مفعول فعل کے لیے جز کی طرح نہیں ہوتا، تو لہٰذا اس پر عطف کے لیے تاکید لانے کی ضرورت نہیں، اس پر بھی آپ بغیر تاکید کے عطف کر سکتے ہیں۔ اور یا پھر آپ کو فصل کرنا پڑے گا، اور پھر یہ فصل جو ہے یہ حرفِ عطف سے پہلے بھی فصل کر سکتے ہیں اور حرفِ عطف کے بعد بھی فصل ہو سکتا ہے، اور پھر یہ بھی بتایا تھا کہ یہ فصل کے ساتھ تاکید کا چھوڑنا جائز ہے واجب نہیں: فصل بھی لے آئیں اور تاکید بھی ساتھ لے آئیں آپ یوں بھی کر سکتے ہیں، اور فصل کے ساتھ تاکید کو چھوڑ دیں آپ یوں بھی کر سکتے ہیں اور یہ دونوں چیزیں برابر ہیں۔ اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ مسئلہ اختلافی ہے: علمائے بصرہ کے نزدیک جو ہے یہ جو تاکید کا لانا یا فصل کا لانا اور اس کے بعد عطف کرنا یہ علمائے بصرہ والوں کے نزدیک بھی یہ پسندیدہ ہے، اگر اس کے بغیر بھی عطف کریں گے تو وہ کہتے ہیں یہ جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں، جبکہ علمائے کوفہ جو ہیں وہ فرماتے ہیں کہ تاکید یا فصل کے بغیر بھی بغیر قباحت کے عطف جائز ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔