Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-048

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Ammar Ahsan
📍 Location Karachi, Pakistan
📅 Approved Date 25 Sep 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 87
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگَي دیکھِیئے سَبَق بَھائِی: "وَلَمْ يَكْتَفِ فِي هٰذَا الشَّرْطِ بِالْمِثَالِ لِأَلَّا يُتَوَهَّمَ اشْتِرَاطُ إِضَافَتِهَا بِكَوْنِهَا إِلَى الْكَافِ، وَإِنَّمَا جُعِلَ إِعْرَابُ هٰذِهِ الْأَسْمَاءِ بِالْحُرُوفِ لِأَنَّهُمْ لَمَّا جَعَلُوا إِعْرَابَ الْمُثَنَّى وَجَمْعِ الْمُذَكَّرِ السَّالِمِ بِالْحُرُوفِ أَرَادُوا أَنْ يَجْعَلُوا إِعْرَابَ بَعْضِ الْآحَادِ أَيْضًا كَذٰلِكَ لِأَلَّا يَكُونَ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ الْآحَادِ وَحْشَةٌ وَمُنَافَرَةٌ تَامَّةٌ". گُزَشتَہ سَبَق میں اِعراب کے اِعتبار سے مُعرَب کی جو چھَٹِی قِسم ہے، یَعنِی اَسمائے سِتَّہ مُكَبَّرَہ، اُس کے بارے میں ہَم نے پڑھنا شُرُوع كِیا تھا۔ اور میں نے آپ کو بَتلايا تھا كہ اَسمائے سِتَّہ جو ہیں، یہ اِن کا اِعراب واؤ، اَلِف اور يا کے ساتھ آتا ہے، لَیكِن مُطلَقاً نہیں بَلكہ تِین شَرطیں ہیں۔ پَہلِی شَرط یہ كہ یہ مُكَبَّر ہونے چاہئیں۔ دُوسرِی شَرط یہ كہ یہ مُوَحَّد یَعنِی مُفرَد ہونے چاہئیں اور تِیسرِی شَرط یہ كہ یائے مُتَكَلِّم کے عِلاوہ کی طَرَف اِن کو مُضاف ہونا چاہئے۔ تو جَب یہ تِینوں شَرطیں پُورِی ہوں، یہ مُكَبَّر ہوں یَعنِی اِن کی تَصغِير نہ ہو، مُفرَد ہوں یَعنِی اِن کی تَثنِيَہ اور جَمع نہ ہو اور یہ مُضاف ہوں عِلاوہ یائے مُتَكَلِّم کی طَرَف، تو اِن کا رَفع واؤ کے ساتھ، نَصب اَلِف کے ساتھ اور جَر يا کے ساتھ آتا ہے بَھائِی۔ اور صاحِبِ جامِی نے ہَر ایک کی تَفصِيل بھی آپ کو بَتلائِی تھی كہ اَخُوكَ، اَبُوكَ اور اِسِی طَرَح ہَنُوكَ اور فُوكَ، اِن سَب کے اَندر كاف جو آخِر میں مُضاف اِلَیِہ ہے، اُس پَر فَتحَہ بھی پڑھ سَكتے ہیں اور كَسرَہ بھی، یَعنِی اِن کی اِضافَت مُذَكَّر کی طَرَف بھی صَحِیح ہے اور مُؤَنَّث کی طَرَف بھی صَحِیح ہے۔ جَبكہ حَمُوكِ اِس اِسم میں كاف کے كَسرَہ کے ساتھ اِس کو پڑھنا پڑے گا كیونكہ حَم جو ہے، وہ خاوَند کی طَرَف سے جو عَورت کا قَرِیبِی ہے، اُس کو حَم كَہتے ہیں، یَعنِی خاوَند کا باپ ہے، یَعنِی سُسَر يا اُس کا بَھائِی وَغَيرَہ بَھائِی۔ تو یہ عَورت کے حَم ہیں بَھائِی حَم۔ اور یہ عَورت کے حَم ہیں تو حَمُوكِ يوں كَھیں گے، حَمُوكَ نہیں كَھیں گے۔ لَیكِن میں نے بَتلايا تھا كہ اَگَر دُوسرا قَول لِيا جائے، دُوسرا قَول یہ ہے كہ خاوَند کی طَرَف سے جو بِیوِی کے رِشتَيدار ہیں، وہ بِیوِی کے حَم اور بِیوِی کی طَرَف سے جو خاوَند کے رِشتَيدار بَن گئے، یَعنِی بِیوِی کا باپ، بَھائِی وَغَيرَہ، وہ خاوَند کے حَم بَن گئے، تو اِس صُورت میں تو پھِر حَم خاوَند کے لِئے بھی ہیں اور بِیوِی کے لِئے بھی ہیں، تو پھِر حَمُوكَ پڑھنا بھی صَحِیح اور حَمُوكِ پڑھنا بھی صَحِیح ہے بَھائِی۔ اُس کے بَعد ہَنُوكَ کے بارے میں صاحِبِ جامِی نے آپ کو بَتلايا تھا كہ ہَن جو ہے، عَرَبِی زَبان میں ہَر اُس چِیز کو كَہتے ہیں كہ جِس کا ذِكر عَیب سَجھا جاتا ہو، جِس کا ذِكر ناپَسَندِيدَہ ہو۔ چاہَے وہ عَورتِ غَلِیظَہ ہو، چاہَے صِفاتِ ذَمِیمَہ ہو اور چاہَے اَفعالِ قَبِیحَہ۔ تو جو بھی اَیسِی چِیز جِس کا ذِكر عَیب سَجھا جاتا ہے، سَخت ناپَسَند كِیا جاتا ہے، اُس کو ہَن كَہتے ہیں بَھائِی، ہَن كَہتے ہیں۔ اور یہ چاروں جو ہیں، یہ اَخُوكَ، اَبُوكَ، حَمُوكِ اور ہَنُوكَ، یہ سارے مَنقُوصاتِ واوِی ہیں، یَعنِی ناقِص ہیں، اِن سَب کے آخِر میں واؤ تھا بَھائِی۔ یَعنِی اِن کا آخِرِی حَرف حَذف ہُؤا ہے۔ اور اِس کا پَتا اِن کی تَثنِيَہ سے چَلتا ہے۔ كیونكہ اَخٌ اِن کی تَثنِيَہ आती ہے اَخَوَانِ، اَبٌ اِن کی تَثنِيَہ आती ہے اَبَوَانِ، حَمٌ اِن کی تَثنِيَہ आती ہے حَمَوَانِ اور ہَنٌ اِن کی تَثنِيَہ आती ہے ہَنَوَانِ۔ تو اِن کی تَثنِيَہ دَلِیل ہے اِس بات کی كہ یہ، كہ یہ ناقِصِ واوِی ہیں، دیكھو اَبٌ، اِس میں تو ہَمزَہ اور با ہے، واؤ تو نہیں ہے، لَیكِن جَب تَثنِيَہ بَنا رہے ہیں تو واؤ بھی آ گِیا اَبَوَانِ۔ اَخٌ کے آخِر میں تو خا ہے، لَیكِن جَب تَثنِيَہ بَنا رہے ہیں تو اَخَوَانِ واؤ آ گِیا۔ اِسِی طَرَح حَمٌ کے آخِر میں تو مِیم ہے، لَیكِن جَب تَثنِيَہ بَنا رہے ہیں حَمَوَانِ، تو وہاں واؤ آ گِیا اور اِسِی طَرَح ہَنٌ کے آخِر میں نُون ہے، لَیكِن جَب تَثنِيَہ بَنا رہے ہیں تو ہَنَوَانِ، دیكھو واؤ آ گِیا۔ مَعلُوم ہُؤا اِن سَب کے آخِر میں واؤ تھا، تو یہ سَب ناقِصِ واوِی ہیں بَھائِی۔ اور فُوكَ، فُوكَ کے بارے میں میں نے آپ کو بَتلايا، فُوكَ اِس کا مَعنَى ہے آپ کا مُنہ بَھائِی۔ یہ وہ وُہِی فَمٌ لَفظ ہے فَمٌ، تو یہ فَمٌ اَصل میں كِیا تھا؟ فَوَهٌ تھا بَھائِی، فا، واؤ اور ہا، تو یہ فَعَلٌ وَزن پَر تھا، یہ اَجوَف ہے، دَرمَیان میں واؤ ہے اور آخِر میں ہا ہے۔ پھِر اِس ہا کو خِلافُ القِیاس حَذف كَر لِیا گِیا۔ تو اَب جو ہے، واؤ آخِرِی حَرف بَن گِیا، اَب جَب اِس واؤ پَر اِعراب آئے گا تو واؤ مُتَحَرِّك ہو جائے گا اور جَب مُتَحَرِّك ہوگا تو پھِر یہ واؤ مُتَحَرِّك ماقَبل فا پَر فَتحَہ ہے، تو اِس کو، تو اِس کو كِس سے بَدَلنا پڑے گا؟ اَلِف سے اور جَب اَلِف سے بَدلے گا تو پھِر اَلِف بھی ساكِن، آگے تَنوِین والا نُون بھی ساكِن، فَانٌ بَن جائے گا فَانٌ۔ اَلِف بھی ساكِن، تَنوِین کا نُون بھی ساكِن، تو اِجتِماعِ ساكِنَین عَلَى غَيرِ حَدِّهِ آیا، تو اَلِف گِر جائے گا تو فَنٌ رہ جائے گا، یَعنِی صِرف فا رہ جائے گی، صِرف فا۔ ایک حَرف رہ جائے گا، تو لِہٰذا اِس کا عِلاج پَہلے سے ہی یہ كَر لِیا گِیا كہ وہ جو واؤ تھا، اُس کو مِیم سے بَدَل دِیا گِیا۔ كیونكہ واؤ بھی شَفَوِی ہے، صِرف ہونٹوں کی حَرَكَت سے اَدا ہوتا ہے، زَبان کا اِس کی اَدائِیگِی میں دَخل نہیں اور مِیم بھی شَفَوِی ہے، ہونٹوں کی اَدائِیگِی سے اَدا ہوتا ہے، زَبان کا اِس کی اَدائِیگِی میں دَخل نہیں ہے۔ تو لِہٰذا واؤ کو مِیم سے بَدَل دِيا، بَدَل دِیا گِیا تو فَمٌ ہُؤا اور پھِر جَب اِضافَت كَرتے ہیں تو وہ واؤ واپَس لے آتے ہیں فُوكَ۔ بات سمجھ میں آ گئی، كیونكہ آخِر میں اَب وہ مُضاف اِلَیِہ آ گِیا، اَب وہ واؤ پَر تَنوِین نہیں آئے گی اور تَنوِین کی وَجَہ سے اُس کے گِرنے کا اِحتِمال نہیں۔ اور یاد رَكھنا یہ واؤ کو واپَس لانا ضَرُورِی نہیں ہے اِضافَت کے وَقت، كَبھی اُسِی مِیم کو بَرقَرار رَكھتے ہیں اور كَبھی واپَس واؤ کو لے آتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی، تو دونوں طَرَح صَحِیح ہے، واؤ کے ساتھ بھی فُوكَ كَہنا بھی صَحِیح اور فَمُوكَ يوں مِیم کے ساتھ كَہنا بھی صَحِیح ہے بَھائِی۔ اَچّھا اِس کے بَعد بَتلايا كہ ذُو مَالٍ، اِس میں ذُو کی اِضافَت مال کی طَرَف کی، ضَمِير کی طَرَف نہیں کی۔ اَگَرچِہ باقِی تَمام جو ہیں، اِن کی اِضافَت ضَمِير کی طَرَف کی ہے، لَیكِن ذُو کی اِضافَت ضَمِير کی طَرَف نہیں کی۔ وَجَہ اِس کی یہ ہے كہ یہ جو ذُو ہے، اِس کو وَضع كِیا گِیا ہے كہ یہ مُضاف ہوتا ہے اِسمِ جِنس کی طَرَف۔ اور اُس اِسمِ جِنس کو یہ ماقَبل کی صِفَت، مَوصُوف کے لِئے صِفَت بَناتا ہے۔ مَثَلاً مال ہے يا عِلم ہے يا فَضل ہے، اِس کو میں كِسی کی صِفَت بنانا چاہتا ہوں، تو رَجُلٌ فَضلٌ، یہ كَہنا بھی صَحِیح نہیں، رَجُلٌ مَالٌ، یہ كَہنا بھی صَحِیح نہیں۔ تو پھِر ذُو کا سَہارا لِیا جاتا ہے، ذُو کی مَدَد لِی جاتی ہے اور ذُو کو اُس اِسمِ جِنس کی طَرَف مُضاف كَر دیتے ہیں اور پھِر یہ اُس مَوصُوف کے لِئے صِفَت بَن جاتا ہے، تو رَجُلٌ ذُو مَالٍ، مال والا آدَمِی، دیكھو اَب تَرجَمَہ بَہتَرِین ہو گِیا۔ تو اِن کا اِعراب جو ہے، واؤ، اَلِف اور يا کے ساتھ آتا ہے، حالَتِ رَفعِی میں واؤ کے ساتھ، حالَتِ نَصبِی میں اَلِف کے ساتھ اور حالَتِ جَرِّی میں يا کے ساتھ۔ اور پھِر صاحِبِ جامِی نے آپ کو بَتلايا كہ اِن کا یہ اِعراب مُطلَقاً نہیں آئے گا، یَعنِی جَہاں بھی اَسمائے سِتَّہ آ جائیں تو اِن کا یَہی اِعراب آپ اُن پر جارِی كَریں، نہیں نہیں، بَلكہ اِس کے اَندر تِین شَرطوں کا لِحاظ رَكھنا پڑے گا كہ پَہلِی شَرط كیا كہ یہ مُكَبَّر ہونے چاہئیں اور دُوسرِی شَرط یہ كہ مُفرَد ہونے چاہئیں اور تِیسرِی شَرط یہ كہ یائے مُتَكَلِّم کے عِلاوہ کی طَرَف مُضاف ہونے چاہئیں۔ اور مُكَبَّر كِسے كَہتے ہیں؟ میں نے آپ کو بَتلايا تھا كہ عام اِسم جو ہے، اُس کو مُكَبَّر كَہتے ہیں، كِتَابٌ، یہ كیا ہے؟ مُكَبَّر، قَلَمٌ، یہ كیا ہے؟ مُكَبَّر، تو اِسِی طَرَح ہَر عام اِسم جو بھی ہے، اِس کو اِسمِ مُكَبَّر كَہتے ہیں۔ پھِر اِس کی تَصغِير بَنائِی جاتی ہے، عُمُوماً فُعَيْلٌ وَزن پَر، تو وہ تَصغِير ہے، وہ اُس کو، اُس کو اِسمِ مُصَغَّر كَہتے ہیں۔ تو كِتاب کی تَصغِير كیا آئے گی؟ كُتَيْبٌ، رَجُلٌ کی تَصغِير كیا آئے گی؟ رُجَيْلٌ، تو یہ عُمُوماً چھوٹے ہونے کا مَعنَى اَدا كَرتِی ہے۔ اور بھی اِس کے مَقاصِد ہوتے ہیں، تو لَیكِن عام طور پَر چھوٹا ہونے کا مَعنَى اَدا كَرتِی ہے۔ تو ایک شَرط یہ كہ یہ مُكَبَّر ہونے چاہئیں، اِن کی تَصغِير نہیں، كیونكہ اَگَر اِس کی تَصغِير ہُوئِی تو تَصغِير جو ہے، جَیسے مَثَلاً اَخٌ کی تَصغِير كیا ہے؟ أُخَيٌّ، یائے مُشَدَّدَہ آخِر میں آ گئی اور میں نے بَتلايا تھا جِس اِسم کے آخِر میں یائے مُشَدَّدَہ يا واؤِ مُشَدَّدَہ آ جائے، وہ در اَصل قائِم مَقامِ صَحِیح ہے، كیا ہے؟ قائِم مَقامِ صَحِیح ہے اور قائِم مَقامِ صَحِیح جارِی مَجرائے صَحِیح، اُس کا اِعراب تو حَرَكَت کے ساتھ ہوتا ہے، واؤ، اَلِف، يا کے ساتھ نہیں ہوتا، جَاءَنِي أُخَيٌّ، رَأَيْتُ أُخَيًّا، مَرَرْتُ بِأُخَيٍّ۔ تو مُكَبَّر ہونے چاہئیں اور نِیز مُفرَد ہونے چاہئیں، مُوَحَّد ہونے چاہئیں، تَثنِيَہ اور جَمع نہ ہوں، كیونكہ اَگَر اِن کی تَثنِيَہ آ گئی تو پھِر تَثنِيَہ والا اِعراب آ جائے گا اور اَگَر اِن کی جَمع آ گئی تو پھِر جَمع والا اِعراب آئے گا۔ اور تِیسرِی شَرط یہ تھی كہ یہ یائے مُتَكَلِّم کے عِلاوہ کی طَرَف مُضاف ہوں بَھائِی۔ اور یہ جو تِیسرِی شَرط ہے، اِس کو صاحِبِ كافِیَہ نے بھی ذِكر كِیا: "مُضَافَةً إِلَى غَيْرِ يَاءِ الْمُتَكَلِّمِ"، تو سَوال پَیدا ہُؤا كہ پَہلِی دو شَرطوں کو كِیوں نہیں ذِكر كِیا؟ "مُوَحَّدَةً مُكَبَّرَةً"، وہ بھی ذِكر كَرنا چاہئے تھا، تو صاحِبِ جامِی نے آپ کو جَواب دِیا كہ اُس میں پَہلِی دو شَرطوں کے سِلسِلے میں مِثالوں پَر ہی اِكتَفا كَر لِیا، وہ جو اَخُوكَ، اَبُوكَ، حَمُوكِ، هَنُوكَ، فُوكَ اور ذُو مَالٍ مِثالیں دیں، اُنہی پَر اِكتَفا كَر لِیا، اِنہی مِثالوں سے سمجھ میں آ رہا ہے كہ یہ اِسم مُكَبَّر ہونے چاہئیں، كیونكہ سارے مُكَبَّر ہیں بَھائِی اور نِیز یہ مُفرَد ہونے چاہئیں، دیكھو یہ سارے كیا ہیں؟ مُفرَد ہیں، تو مِثالوں سے ہی سمجھ میں آ رہا تھا اِن کا مُكَبَّر اور مُوَحَّد ہونا، تو اُس کو ذِكر نہیں كِیا اور اِضافَت کے اَندر تَفصِيل تھی، اِضافَت کے اَندر تَفصِيل تھی، اِس لِئے اُس کو عَلیحِدَہ باقاعِدَہ ذِكر كِیا بَھائِی۔ تو تِینوں شَرطیں پُورِی ہوں گی تو پھِر اِس کا یہ اِعراب ہے، رَفع واؤ کے ساتھ، نَصب اَلِف کے ساتھ اور جَر يا کے ساتھ۔ اِن میں سے كوئِی ایک شَرط بھی خَتم ہُوئِی، تو اِعراب کی قِسم ہی بَدَل جائے گی۔ مَثَلاً اِضافَت خَتم كَر دو، تو اِعراب بِالحَرف آئے گا، جَاءَنِي أَخٌ، رَأَيْتُ أَخًا، مَرَرْتُ بِأَخٍ، دیكھو واؤ، اَلِف، يا نہیں آئے۔ اور اِسِی طَرَح اَگَر مُفرَد نہ ہوئے تو تَثنِيَہ، جَمع والا اِعراب آئے گا اور اَگَر مُصَغَّر ہُؤا تو پھِر وہ جارِی مَجرائے صَحِیح والا اِعراب آ جائے گا، تَفصِيل سمجھ میں آ گئی۔ اَب آئیے آج کے سَبَق پَر بَھائِی، دیكھیئے بَھائِی: كَہتے ہیں: "وَلَمْ يَكْتَفِ فِي هٰذَا الشَّرْطِ بِالْمِثَالِ لِأَلَّا يُتَوَهَّمَ اشْتِرَاطُ إِضَافَتِهَا بِكَوْنِهَا إِلَى الْكَافِ". بَھائِی دیكھیئے، كُل تِین شَرطیں ہیں: مُكَبَّرَةً اور دُوسرِی شَرط مُوَحَّدَةً اور تِیسرِی شَرط مُضَافَةً إِلَى غَيْرِ يَاءِ الْمُتَكَلِّمِ۔ تو سَوال پَیدا ہُؤا كہ پَہلِی دو کا مَتَن میں ذِكر نہیں كِیا اور جَواب بھی گُزَر گِیا، كِیوں نہیں ذِكر كِیا؟ كیونكہ مِثالوں پَر اِكتَفا كِیا۔ تو سَوال پَیدا ہُؤا پھِر یہ تِیسرِی کے لِئے مِثالوں پَر كِیوں نہیں اِكتَفا كِیا؟ اِس میں بھی مِثالوں پَر اِكتَفا كَر لیتے، مِثالوں سے پَتا چَل رہا ہے كہ یہ كیا ہونے چاہئیں؟ مُضاف ہونے چاہئیں۔ كَہتے ہیں بَھائِی، مِثالوں کے اَندر اِن میں سے اَكثَر کی اِضافَت كاف ضَمِير کی طَرَف ہے، اَگَر اِس میں بھی مِثالوں پَر اِكتَفا كَر لیتے تو پڑھنے والے کے ذِہن میں یہ وَہم پَیدا ہوتا كہ اِن کو جَب كاف ضَمِير کی طَرَف مُضاف كَریں، تَب اِن کا اِعراب اَلِف، واؤ اور يا کے ساتھ ہے، كِسی اور مُضاف اِلَیِہ کی طَرَف اِن کی اِضافَت كَریں پھِر اِن کا یہ اِعراب نہیں ہے، تو وہاں تَفصِيل کی ضَرُورَت تھی تو وَضاحَت کی ضَرُورَت تھی، تو صاحِبِ كافِیَہ نے باقاعِدَہ وَضاحَت کی كہ "مُضَافَةً إِلَى غَيْرِ يَاءِ الْمُتَكَلِّمِ"، یائے مُتَكَلِّم کے عِلاوہ جِس چِیز کی طَرَف بھی آپ اِضافَت كَریں گے اِن کی، باقِی دو شَرطیں بھی پُورِی ہوں اور يا ضَمِير کے عِلاوہ كِسی بھی چِیز کی طَرَف مُضاف ہوں گے تو پھِر اِن کا یَہی اِعراب ہے، واؤ، اَلِف اور يا کے ساتھ۔ ہاں، اَگَر يا کی طَرَف مُضاف ہوں گے، كِس کی طَرَف؟ يا کی طَرَف، تو پھِر اُس وَقت تِینوں حالَتوں میں اِعراب تَقدِيرِی ہوگا جَیسے غُلَامِي کا اِعراب تِینوں حالَتوں میں تَقدِيرِی تھا، جَاءَنِي غُلَامِي، رَأَيْتُ غُلَامِي، مَرَرْتُ بِغُلَامِي، دیكھو تِینوں حالَتوں میں اِعراب تَقدِيرِی، تو اَگَر يا ضَمِير کی طَرَف اِضافَت ہوگی تو اِن کا اِعراب بھی تِینوں حالَتوں میں تَقدِيرِی ہوگا، جَاءَنِي أَبِي، رَأَيْتُ أَبِي، مَرَرْتُ بِأَبِي بَھائِی، یہ تِینوں میں دیكھو اِعراب تَقدِيرِی ہے لَفظِ اَب کا بَھائِی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ مِثال پَر كِیوں نہیں اِكتَفا كِیا اِضافَت کے بارے میں؟ كیونكہ ورنہ وَہم پڑتا كہ شایَد كاف کی طَرَف اِضافَت كَرنا ضَرُورِی ہے پھِر ہی یہ واؤ، اَلِف، يا کے ساتھ اِعراب ہوگا، كِسی اور کی طَرَف اِضافَت كَریں گے تو واؤ، اَلِف، يا کے ساتھ نہیں ہوگا۔ دیكھیئے بَھائِی: كَہتے ہیں: "وَلَمْ يَكْتَفِ فِي هٰذَا الشَّرْطِ بِالْمِثَالِ"، اور اِس شَرط میں مِثال پَر اِكتَفا نہیں كِیا، "لِأَلَّا يُتَوَهَّمَ اشْتِرَاطُ إِضَافَتِهَا"، تاكہ كَہِیں وَہم نہ ہو اشْتِرَاطُ إِضَافَتِهَا، ہا ضَمِير راجِع ہے اِن اَسمائے سِتَّہ کو، اِضافَتِہا کی ہا ضَمِير كِس کو راجِع؟ اَسمائے سِتَّہ کو، تاكہ "لِأَلَّا يُتَوَهَّمَ" تاكہ وَہم نہ ہو، "اشْتِرَاطُ إِضَافَتِهَا" اِن اَسمائے سِتَّہ کی اِضافَت کی شَرط لَگانے سے، اِن اَسمائے سِتَّہ میں اِضافَت کی شَرط لَگانے سے یہ وَہم نہ ہو "بِكَوْنِهَا إِلَى الْكَافِ"، كہ وہ اِضافَت كاف کی طَرَف ہے، بِكَونِہا کی ہا ضَمِير راجِع ہے اِضافَت کی طَرَف، اِضافَتِہا کی ہا ضَمِير كِس کو راجِع؟ اَسمائے سِتَّہ کو اور بِكَونِہا کی ہا ضَمِير كِس کو راجِع؟ اِضافَت کو، دیكھو تَرجَمَہ پھِر سُنو، كَہتے ہیں: "وَلَمْ يَكْتَفِ فِي هٰذَا الشَّرْطِ بِالْمِثَالِ"، اور اِس شَرط میں مِثال پَر اِكتَفا نہیں فَرمایا صاحِبِ كافِیَہ نے، "لِأَلَّا يُتَوَهَّمَ" تاكہ كَہِیں وَہم نہ كِیا جائے، "اشْتِرَاطُ إِضَافَتِهَا" اِس اِن اَسمائے سِتَّہ کی اِضافَت کی شَرط لَگانے سے، تاكہ اِن اَسمائے سِتَّہ کی اِضافَت کی شَرط لَگانے سے یہ وَہم نہ كِیا جائے "بِكَوْنِهَا إِلَى الْكَافِ" كہ یہ اِضافَت كاف کی طَرَف ہوگی، ہَمیشَہ كِس کی طَرَف ہوگی؟ كاف کی طَرَف تاكہ كَہِیں یہ وَہم نہ كِیا جائے اِس لِئے اُس کی تَصـ... تَصرِیح كَر دی بَھائِی مَتَن کے اَندر۔ "وَإِنَّمَا جُعِلَ إِعْرَابُ هٰذِهِ الْأَسْمَاءِ بِالْحُرُوفِ". یہاں سے صاحِبِ جامِی تِین نُكتے بَیان فَرمائیں گے بَھائِی، تِین نُكتے۔ پَہلا نُكتہ اِس بارے میں ہے كہ اِن کو یہ اِعراب بِالحُرُوف كِیوں دِیا گِیا؟ یہ تو مُفرَد ہیں بَھائِی، اَسمائے سِتَّہ كیا ہیں؟ مُفرَد اور مُفرَد کے اَندر اَصل اِعراب بِالحَرَكات ہوتا ہے، تو اِن کو اِعراب بِالحَرَكات دینا چاہئے تھا جَیسے جَاءَنِي أَبٌ، رَأَيْتُ أَبًا، مَرَرْتُ بِأَبٍ، پھِر اِن کو اِعراب بِالحَرف كِیوں دِیا گِیا؟ تو اَصل تو اِعراب كیا ہے؟ بِالحَرَكَت بَھائِی مُفرَد کے اَندر، تو اِن کو اِعراب بِالحَرَكَت دینا چاہئے تھا، اِن کو اِعراب بِالحُرُوف كِیوں دِیا گِیا؟ دُوسرِی بات یہ ذِكر كَریں گے كہ چَلیں اِعراب بِالحُرُوف مُفرَد کو دینا ہی تھا، تو چھَ کو ہی كِیوں دِیا گِیا؟ چھَ سے كَم يا زِیادَہ کو كِیوں نہیں دِیا گِیا اِعراب بِالحُرُوف؟ اور پھِر تِیسرا نُكتہ یہ بَیان فَرمائیں گے كہ اَگَر چھَ کو ہی اِعراب بِالحُرُوف دینا تھا تو اِنہی چھَ کو كِیوں دِیا، كوئِی اور چھَ كِیوں نہیں مُنتَخَب كِئے بَھائِی؟ یَہی چھَ كِیوں مُنتَخَب كِئے، اَخٌ، اَبٌ وَغَيرَہ بَھائِی؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ كِتنے نُكتے بَیان فَرمائیں گے؟ تِین نُكتے۔ پَہلا نُكتہ یہ كہ مُفرَد کے اَندر تو اَصل اِعراب بِالحَرَكَت ہے، تو یہ بھی مُفرَد ہیں تو اِن کو بھی اِعراب بِالحَرَكَت دینا چاہئے تھا، تو پھِر اِن کو اِعراب بِالحُرُوف كِیوں دِیا؟ پھِر دُوسرِی بات یہ ذِكر فَرمائیں گے كہ پھِر اِعراب بِالحُرُوف چھَ کو ہی كِیوں دِیا گِیا، كَم يا زِیادَہ کو كِیوں نہیں دِیا گِیا؟ اور تِیسرا نُكتہ یہ بَیان فَرمائیں گے كہ اِنہی چھَ کو كِیوں دِیا گِیا، كوئِی اور چھَ اِسمِ مُفرَد كِیوں نہیں مُنتَخَب كِئے گئے؟ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو فَرماتے ہیں، كَہتے ہیں: "وَإِنَّمَا جُعِلَ إِعْرَابُ هٰذِهِ الْأَسْمَاءِ بِالْحُرُوفِ"، جِی پَہلے اِدھَر دیكھیئے، وَجَہ سمجھ لِیجِیئے كہ اِن اَسماء کو اِعراب بِالحُرُوف كِیوں دِیا گِیا؟ كَہتے ہیں وَجَہ یہ كہ جَب تَثنِيَہ اور جَمع جو ہیں، تَثنِيَہ اور جَمعِ مُذَكَّرِ سالِم، جَب تَثنِيَہ اور جَمع کو اِعراب بِالحُرُوف دے دِیا گِیا، تَثنِيَہ کا اِعراب كیا؟ حالَتِ رَفعِی میں رَجُلَانِ، جَاءَنِي رَجُلَانِ، رَأَيْتُ رَجُلَيْنِ، مَرَرْتُ بِرَجُلَيْنِ، تو حالَتِ رَفعِی میں اَلِف کے ساتھ اور حالَتِ نَصبِی جَرِّی میں يا کے ساتھ، اِسِی طَرَح جَمعِ مُذَكَّرِ سالِم ہے، جَاءَنِي مُسْلِمُونَ، رَأَيْتُ مُسْلِمِينَ، مَرَرْتُ بِمُسْلِمِينَ، حالَتِ رَفعِی میں واؤ کے ساتھ، نَصبِی اور جَرِّی میں يا کے ساتھ۔ تو كَہتے ہیں یہ جو تَثنِيَہ ہے اور جَمع ہے، اِن کو اِعراب بِالحُرُوف دِیا گِیا، جَب اِن کو اِعراب بِالحُرُوف دِیا گِیا تو كُچھ مُفرَد کو بھی اِعراب بِالحُرُوف دے دِیا گِیا تاكہ اِن میں كُچھ مُناسَبَت پَیدا ہو جائے۔ اَگَر مُفرَد کو صِرف اِعراب بِالحَرَكات دیتے اور اِن تَثنِيَہ اور جَمع کو صِرف اِعراب بِالحُرُوف دیتے، پھِر تو كوئِی مُناسَبَت مَعلُوم نہ ہوتی، يوں مَعلُوم ہوتا اِن میں بَالكُل ایک دُوسرے سے دُورِی ہے، جُدائِی ہے، اِن کا آپَس میں اِن میں آپَس میں كوئِی مُناسَبَت ہی نہیں ہے۔ حالانكہ تَثنِيَہ بھی تو مُفرَد سے بَنتا ہے، جَمع بھی تو مُفرَد سے بَنتا ہے، تو مُناسَبَت جَب لَفظوں کے اَندر مُناسَبَت تھی، تو اِعراب میں بھی كیا كِیا؟ مُناسَبَت پَیدا کی كہ كُچھ مُفرَد کو بھی وُہِی اِعراب دے دِیا جو تَثنِيَہ اور جَمع کو دِیا تھا، اور تَثنِيَہ اور جَمع کو اِعراب بِالحُرُوف دِیا تھا تو كُچھ مُفرَد کو بھی اِعراب بِـ... الحُرُوف دے دِیا تاكہ اِن میں مُناسَبَت پَیدا ہو جائے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیكھیئے بَھائِی: كَہتے ہیں: "وَإِنَّمَا جُعِلَ إِعْرَابُ هٰذِهِ الْأَسْمَاءِ بِالْحُرُوفِ"، اِن اَسماء کا اِعراب جو ہے حُرُوف کے ساتھ قَرار دِیا گِیا، "لِأَنَّهُمْ لَمَّا جَعَلُوا إِعْرَابَ الْمُثَنَّى وَجَمْعِ الْمُذَكَّرِ السَّالِمِ بِالْحُرُوفِ"، اِس لِئے كِیوں كہ جَب نَحوِیوں نے جَعَلُوا قَرار دِیا يا بَنا دِیا، جو بھی تَرجَمَہ كَر لیں، اِس لِئے كِیوں كہ جَب نَحوِیوں نے تَثنِيَہ اور جَمعِ مُذَكَّرِ سالِم کے اِعراب کو حُرُوف کے ساتھ بَنا دِیا، اِن دونوں کا اِعراب حُرُوف کے ساتھ بَنا دِیا "أَرَادُوا"، تو نَحوِیوں نے اِرادَہ كِیا "أَنْ يَجْعَلُوا إِعْرَابَ بَعْضِ الْآحَادِ أَيْضًا كَذٰلِكَ"، كہ بَعض آحاد جو ہیں، یَعنِی بَعضِ مُفرَد جو ہیں، اُن کا اِعراب بھی اِسِی طَرَح بَنا دیں، یَعنِی حُرُوف کے ساتھ بَنا دیں تاكہ اِن میں كیا آ جائے؟ مُناسَبَت۔ تو اُنھوں نے اِرادَہ كِیا كہ "أَنْ يَجْعَلُوا إِعْرَابَ بَعْضِ الْآحَادِ أَيْضًا كَذٰلِكَ" كہ وہ بَعضِ مُفرَد کا اِعراب بھی اِسِی طَرَح بَنا دیں، یَعنِی حُرُوف کے ساتھ بَنا دیں، "لِأَلَّا يَكُونَ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ الْآحَادِ وَحْشَةٌ وَمُنَافَرَةٌ تَامَّةٌ"، تاكہ "لِأَلَّا يَكُونَ بَيْنَهُمَا" تاكہ نہ ہو یہ دونوں، كَونسے كَون دونوں؟ تَثنِيَہ اور جَمع، "وَبَيْنَ الْآحَادِ" اور آحاد یَعنِی مُفرَد جو ہیں تاكہ تَثنِيَہ اور جَمع اور مُفرَد کے دَرمَیان نہ ہو، وَحشَةٌ، وَحشَت نہ ہو "وَمُنَافَرَةٌ تَامَّةٌ" اور مُنافَرَتِ تامَّہ نہ ہو۔ وَحشَت کا مَعنَى ہے عَدَمِ اُنْسِيَّت، اُنْسِيَّت کا نہ ہونا، آپَس میں اُنْس کا نہ ہونا۔ یاد رَكھو یہ جو اِنسان ہے، اِنسان کو اِس لِئے اِنسان كَہتے ہیں كہ اِنسان ایک دُوسرے سے اُنْس رَكھتے ہیں، ایک دُوسرے سے مَأنُوس ہوتے ہیں، مِل جُل كَر رہتے ہیں۔ تو اِس لِئے اِنسان کو اِنسان كَہتے ہیں كہ اِنسان مِل جُل كَر رہتے ہیں۔ اور چُنانچِہ آپ بھی دیكھتے ہیں، اَگَر كِسی شَخص کو لَمبے عَرصے تک جُدا، اَاكَیلا رہنا پڑ جائے تو وہ كِتنِی تَكلِيف میں پڑ جاتا ہے۔ تو اِنسان ایک دُوسرے کے ساتھ اُنْس رَكھتے ہیں۔ اِسِی طَرَح حَیوانات بھی ہیں بَھائِی حَیوانات، كُچھ حَیوانات وہ ہیں كہ جو، جو اِنسانوں کے ساتھ مَأنُوس ہیں، اِنسانوں کے پاس رہتے ہیں جَیسے گائے، بَیل، بَكرِی وَغَيرَہ، اُونٹ ہے اور یہ مُرغِیاں وَغَيرَہ، یہ حَیوانات دیكھو اِنسانوں کے پاس رہتے ہیں، اِنسانوں سے مَأنُوس ہوتے ہیں۔ اور كُچھ حَیوانات وہ ہیں جو اِنسانوں سے مَأنُوس نہیں ہوتے، وہ جَنگَلوں میں رہتے ہیں بَھائِی، جَیسے ہِرَن ہے، ہِرَن ہے، اِسِی طَرَح جَنگَلِی گائے وَغَيرَہ ہے اور دَرِندے وَغَيرَہ ہیں، دیكھو یہ اِنسانوں سے مَأنُوس نہیں ہوتے۔ تو اِن حَیوانات کو وَحشِی كَہا جاتا ہے، وَحشِی یَعنِی یہ غَيرِ مَأنُوس ہیں، مَأنُوس نہیں ہیں، تو وَحشِی کا كیا مَعنَى؟ جِس میں اُنْس نہ ہو، جو مَأنُوس نہ ہو۔ تو یہاں وَحشَت کا لَفظ آیا، وَحشَت کا مَعنَى ہے عَدَمِ اُنْسِيَّت، اُنْسِيَّت کا نہ ہونا، یَعنِی بَیزارِی ہونا، دُورِی ہونا اور مُنافَرَةٌ تَامَّةٌ، مُنافَرَت کا مَعنَى ہے باہَم ایک دُوسرے سے نَفرَت كَرنا، بابِ مُفاعَلَہ ہے بَھائِی اور باہَم ایک دُوسرے سے نَفرَت كَرنا۔ تو كَہتے ہیں جَب تَثنِيَہ اور جَمع کا اِعراب حُرُوف کے ساتھ بَنایا گِیا، تو كُچھ مُفرَد کا اِعراب بھی اِسِی طَرَح كَر دِیا، یَعنِی اُن کو بھی حُرُوف والا اِعراب دے دِیا تاكہ مُفرَد اور یہ جو تَثنِيَہ، جَمع ہے، اِن کے دَرمَیان وَحشَت اور مُنافَرَتِ تامَّہ نہ ہو جائے بَھائِی، كُچھ مُناسَبَت آ جائے بَھائِی، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو كَہتے ہیں: "لِأَلَّا يَكُونَ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ الْآحَادِ وَحْشَةٌ وَمُنَافَرَةٌ تَامَّةٌ"، تاكہ كَہِیں تَثنِيَہ اور جَمع اور مُفرَد کے دَرمَیان وَحشَت یَعنِی عَدَمِ اُنْسِيَّت اور مُنافَرَتِ تامَّہ یَعنِی ایک دُوسرے سے نَفرَت نہ ہو جائے۔ "وَإِنَّمَا اخْتَارُوا"، جِی اَب دُوسرا نُكتہ بَیان كَرنے لگے ہیں كہ چھَ مُفرَد جو ہیں، اُنہی کو اِعراب بِالحَرف كِیوں دِیا گِیا، كَم يا زِیادَہ کو كِیوں نہیں دِیا گِیا؟ تو اُس کی وَجَہ بھی آپ کو بَتائیں گے كہ وَجَہ یہ كہ تِین حالَتیں ہیں تَثنِيَہ کی اور تِین حالَتیں ہیں جَمع کی، یَعنِی رَفع، نَصب، جَر تَثنِيَہ پر بھی آتا ہے اور جَمع پر بھی آتا ہے۔ تو تِین حالَتیں تَثنِيَہ کی ہو گئیں اور تِین حالَتیں جَمع کی ہو گئیں، تو كُل چھَ حالَتیں ہوئیں، اِس لِئے چھَ اِسموں کو یہ اِعراب بِالحَرف دے دِیا گِیا۔ اِن میں بھی چھَ حالَتوں میں اِعراب بِالحَرف ہے نا، تَثنِيَہ میں تِین حالَتوں میں اور تِین حالَتیں جَمع کی، تو كُل كِتنِی صُورتوں میں اِعراب بِالحَرف آ رہا ہے اِن میں؟ چھَ حالَتیں وہ بَنتِی ہیں، تو چھَ ہی مُفرَد لے لِئے، اُن میں بھی اِعراب بِالحَرف آ جائے گا، تو یہ اُن چھَ کے بَرابَر ہو گئے۔ كَہتے ہیں: "وَإِنَّمَا اخْتَارُوا أَسْمَاءً سِتَّةً"، اور چھَ اِسموں کو اِختِیار كِیا گِیا "لِأَنَّ إِعْرَابَ كُلٍّ مِنَ الْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعِ ثَلَاثَةٌ"، اِس لِئے كِیوں كہ تَثنِيَہ اور جَمع میں سے ہَر ایک کا اِعراب تِین ہے، تِین تِین اِعراب ہیں دونوں کے، "فَجَعَلُوا فِي مُقَابَلَةِ كُلِّ إِعْرَابٍ اسْمًا"، تو نَحوِیوں نے بَنا دِیا ہَر اِعراب کے مُقابَلے میں ایک اِسم، ہَر اِعراب کے مُقابَلے میں ایک اِسم کو مُقَرَّر كَر دِیا۔ "وَإِنَّمَا اخْتَارُوا"، اَب تِیسرا نُكتہ بَیان كَرنے لگے ہیں كہ چھَ اِسموں پر یہ اِعراب لائے تو اِنہی چھَ کو كِیوں پَسَند كِیا، كوئِی اور چھَ اِسم كِیوں نہیں لے كَر آئے؟ یَہی اَسمائے سِتَّہ مُكَبَّرَہ كِیوں لے كَر آئے؟ تو اَب وَجَہ بَیان كَریں گے، وَجَہ دیكھو سمجھ لو، كَہتے ہیں وَجَہ یہ كہ اِن اَسماء کی، یہ جو چھَ اِسم ہیں، اِن کی تَثنِيَہ اور جَمع کے ساتھ مُناسَبَت ہے۔ دو مُناسَبَتیں ہیں اِن کی تَثنِيَہ اور جَمع کے ساتھ كہ جَیسے تَثنِيَہ اور جَمع تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں، تَثنِيَہ کا مَعنَى كِتنے اَفراد؟ دو اَفراد، جَمع کا مَعنَى كَم اَز كَم كِتنے اَفراد؟ تِین، تو جَیسے تَثنِيَہ اور جَمع تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں، اِسِی طَرَح یہ جو چھَ اِسم ہیں، یہ بھی تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں۔ اِن کا مَعنَى بھی تَعَدُّد کی خَبَر دیتا ہے، كِس طَرَح؟ دیكھو، اَخٌ، اَخ كِس کو كَھیں گے؟ جِس کا كوئِی اور اَخ ہو، اَبٌ، اَب كِس کو كَھیں گے؟ جِس کا كوئِی بَیٹا يا بَیٹِی ہو، اِسِی طَرَح اِسِی طَرَح حَمٌ، حَم وہ عَورت کا سُسَر ہے، جَب سُسَر کا ذِكر آیا تو وہ عَورت کی بھی اِس نے خَبَر دے دِی كہ یہ كِسی عَورت کا كیا ہے؟ سُسَر ہے، تو اِس میں بھی دیكھو تَعَدُّد ہے اور اِسِی طَرَح فَمٌ، فَم کا مَعنَى مُنہ، تو مُنہ سے اِس میں بھی تَعَدُّد ہے كہ كوئِی شَخص ہے جِس کے، جِس کا مُنہ ہے، تو اِس نے دیكھو صاحِبِ فَم کی خَبَر دِی، اِسِی طَرَح ہَن کا مَعنَى شَرَمگاہ وَغَيرَہ، تو اِس نے صاحِبِ ہَن کی خَبَر دے دِی، اِس نے تَعَدُّد کی خَبَر دے دِی اور اِسِی طَرَح ذُو جو ہے، ذُو آگے مُضاف اِلَیِہ چاہتا ہے، جِس یَعنِی ذُو کا مَعنَى صاحِب یَعنِی والا، والا، رَجُلٌ ذُو مَالٍ، تو مَعلُوم ہُؤا اَیسا آدَمِی جو مال والا ہے، تو ذُو کا مَعنَى كیا؟ والا، تو كِس چِیز والا ہے؟ اُس کی اِس نے خَبَر دے دِی، یَعنِی آگے كوئِی اِس میں جِنس وَغَيرَہ ہے جو اِس کے ساتھ جُڑ كَر كیا بَنے گا؟ صِفَت بَنے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو ذُو نے صاحِب پر دَلالَت کی اور ساتھ ہی وہ چِیز جِس کو وہ صِفَت بَنا رہا ہے، اُس پر بھی دَلالَت کی، تو دیكھو یہ سَب بھی تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں، اِن کے مَعانِی تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں، اُن میں تَعَدُّد ہے، تو جَیسے تَثنِيَہ اور جَمع کے، میں تَعَدُّد ہے، اِن کے مَعنَى بھی تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں۔ اور دُوسرِی مُناسَبَت یہ ہے كہ اِن کے آخِر میں بھی اَیسے حُرُوف ہیں جو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں۔ اَبٌ، اَخٌ، یہ جو جِتنے چھَ ذِكر كِئے عَرَبوں سے ہَم نے كِس طَرَح سُنا ہے؟ اِسِی طَرَح سُنا ہے، جَاءَنِي أَبُوكَ، رَأَيْتُ أَبَاكَ، مَرَرْتُ بِأَبِيكَ، تو دیكھو اِن کے آخِر میں واؤ، اَلِف اور يا آ رہے ہیں اور یہ واؤ، اَلِف اور يا یہ اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں۔ تو ہَم نے عَرَبوں سے سُنا ہے جَب اِن لَفظوں کو وہ تَركِیب میں لے كَر آتے ہیں، یہ سارِی شَرطیں پُورِی ہوتی ہیں اور تَركِیب میں لاتے ہیں، تو وہ جو اِن کے آخِر میں واؤ حَذف ہُؤا تھا، تَوَجُّہ ہے؟ وہ جو واؤ حَذف ہُؤا تھا، اُس کو واپَس لے آتے ہیں اور كَبھی واؤ پڑھتے ہیں، كَبھی اَلِف پڑھتے ہیں اور كَبھی اُس کو يا پڑھتے ہیں۔ تو یہ یاد رَكھو، یہ اِعراب بِالحَرَكَت جو ہے، وہ حَرفِ مَدَّہ کے ساتھ ہوتا ہے۔ كیا؟ اِعراب بِالحَرف كِس کے ساتھ ہوگا؟ حُرُوفِ مَدَّہ کے ساتھ، ایک اِعراب بِالحَرَكَت ہے، ایک اِعراب بِالحَرَكَت ہے، وہ كِس کے ساتھ آتا ہے؟ ضَمَّہ، فَتحَہ اور كَسرَہ اور ایک اِعراب بِالحَرف ہے، اِعراب بِالحَرف ہَمیشَہ حَرفِ مَدَّہ کے ساتھ آئے گا اور حُرُوفِ مَدَّہ تو تِین ہی ہیں، واؤ، اَلِف اور يا، تو اِن کے دیكھو اِن کے آخِر میں حُرُوفِ مَدَّہ آ رہے تھے۔ جَاءَنِي أَبُوكَ، رَأَيْتُ أَبَاكَ، مَرَرْتُ بِأَبِيكَ، تو عَرَبوں سے ہَم نے سُنا ہے كہ جَب وہ اِن لَفظوں کو تَركِیب میں اِستِعمال كَرتے ہیں، یَعنِی اِعراب کے مَوقَع میں، جَب لَفظ آپَس میں جُڑیں گے تو تَركِیب آئے گی، جَب تَركِیب آئے گی تو عامِل اور مَعـ... عامِل آ جائے گا اور جَب عامِل آئے گا تو اِن پر اِعراب آئے گا، تو ہَم نے عَرَبوں سے سُنا ہے كہ جِس وَقت اِن کو وہ تَركِیب میں واقِع كَرتے ہیں، جِس وَقت اِعراب کا مَوقَع ہوتا ہے، اُس وَقت اِن کو وہ كَبھی واؤ کے ساتھ پڑھتے ہیں، كَبھی اَلِف کے ساتھ اور كَبھی يا کے ساتھ، تو گويا اِن کے آخِر میں اَیسے حُرُوف مَوجُود ہیں جو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں۔ جو اِعراب بَننے کی... تو اِنہی کو بَس، جَاءَنِي أَبُوكَ، جَاءَنِي كیا نَحوِیوں نے عَرَبوں کو بَتایا يا عَرَبوں سے سُن كَر ضابِطَہ بَنایا گِیا؟ یاد رَكھو یہ نَحو جو ہے، نَحو بَعد میں، یہ مُسلِمان عُلَماء نے اِس فَن کو اِیجاد كِیا، اُنھوں نے اِس کو وُجُود دِیا اور عَرَب، وہ تو پَہلے سے سُـ... یہ زَبان بولتے تھے اِسِی طَرَح تھے۔ تو لَیكِن اَیسے پَيارے ضابِطے بَنائے كہ يوں لَگتا ہے جَیسے ضابِطوں کو دیكھ دیكھ كَر زَبان بنائِی گئی ہے، حالانكہ ضابِطے بَعد میں بَنائے گئے، زَبان پَہلے سے تھی۔ تو ہَم نے عَرَبوں سے سُنا اِس طَرَح كہ وہ جَاءَنِي أَبُوكَ كَہتے ہیں، رَأَيْتُ أَبَاكَ كَہتے ہیں، مَرَرْتُ بِأَبِيكَ كَہتے ہیں، تو اَب دیكھو یہ جو لَفظ تھے، اِن کے آخِر میں واؤ، اَلِف اور يا تھے اور واؤ اور اَ... واؤ، اَلِف اور يا یہ حُرُوفِ مَدَّہ ہیں، یہ اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں، كوئِی اور حَرف آخِر میں ہوتا تو پھِر تو وہ اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت نہ رَكھتا، تو جَب اِعراب کے مَوقَع پر ہَم نے عَرَبوں سے سُنا ہے، اَیسـ... یَعنِی جَب یہ تَركِیب میں واقِع ہوتے ہیں، تو اِسِی طَرَح وہ پڑھتے ہیں، تو اِن کے آخِر میں وہ یہ حُرُوف لے آتے ہیں اور یہ حُرُوف اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں، تو نَحوِی حَضَرات نے اِنہی کو اِعراب قَرار دے دِیا۔ نَحوِی حَضَرات نے اِنہی کو اِعراب قَرار دے دِیا كہ حالَتِ رَفعِی میں یہ جو واؤ آیا، یَہی اِس کا اِعراب ہے، حالَتِ نَصبِی میں جو اَلِف آیا، یَہی اِس کا اِعراب ہے اور حالَتِ جَرِّی میں جو يا آئِی، یَہی اِس کا اِعراب ہے۔ یہ كِس لِئے؟ یہ كِس طَرَح؟ عَرَبوں سے سُنا ہے ہَم نے، وہ اِسِی طَرَح اِستِعمال كَرتے ہیں، تو اِس لِئے اِن کو اِعراب بَنا دِیا گِیا، اِعراب قَرار دے دِیا گِیا، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو دو وَجَہیں ہو گئیں، دو وَجَہیں ذِكر ہو گئیں كہ اِنہی چھَ کو یہ اِعراب بِالحَرف كِیوں دِیا گِیا؟ كہ اِن کی مُشابَہَت ہے تَثنِيَہ اور جَمع سے۔ جَیسے تَثنِيَہ اور جَمع جو ہیں، تَعَدُّد پر دَلالَت كَرتے ہیں، اِن كِـ... یہ جو چھَ کے چھَ ہیں، اِن کے مَعانِی بھی تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں۔ اور نِیز جَیسے تَثنِيَہ اور جَمع کے آخِر میں كیا تھا؟ اَیسے حُرُوف تھے جو اِعراب کی صَلاحِیَّت رَكھتے تھے، اِسِی طَرَح اِن کے آخِر میں بھی اَیسے حُرُوف ہیں جو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں، تو اُنہی کو اِعراب قَرار دے دِیا۔ تو عَرَب تو اِسِی طَرَح پڑھتے تھے، جَاءَنِي أَبُوكَ، رَأَيْتُ أَبَاكَ، مَرَرْتُ بِأَبِيكَ، لَیكِن وہ یہ تو نہیں كَہتے تھے یہ واؤ رَفع ہے، یہ اَلِف نَصب ہے، یہ يا جَر ہے، یہ نَصب، یہ رَفع، نَصب، جَر یہ تو نَحوِیوں نے کی اِصطِلاحات ہیں بَھائِی، عَرَب کو تو اِن کا پَتا ہی نہیں تھا رَفع كیا چِیز ہے نا، اُن کی اَپنِی زَبان تھی بَس، وہ بولتے تھے، بَچپَن سے ہی سِكھ لِیتا، ہَر بَچَّہ بَڑوں سے سِكھ لِیتا، اُسِی طَرَح بولتا تھا، لَیكِن نَحوِی نے كیا كِیا؟ وُہِی واؤ جو عَرَبوں سے سُنا تھا، اُس واؤ کو كیا قَرار دے دِیا؟ رَفع، اُسِی اَلِف کو جو عَرَبوں سے سُنا تھا، كیا قَرار دے دِیا؟ نَصب اور وُہِی يا جو كِس سے سُنِی تھی؟ عَرَبوں سے سُنِی تھی، اُسِی کو جَر قَرار دے دِیا۔ تو ہَم نے عَرَبوں سے سُنا كہ وہ جَب یہ والے لَفظ تَركِیب میں اِن کو اِستِعمال كَرتے ہیں، تو اِن کے آخِر میں یہ واؤ، اَلِف اور يا پڑھتے ہیں اور یہ واؤ، اَلِف اور يا یہ تو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں كیونكہ حُرُوفِ مَدَّہ ہیں، تو نَحوِیوں نے بھی اِنہی کو كیا قَرار دے دِیا؟ اِعراب قَرار دے دِیا، اِعراب قَرار دے دِیا، بات سمجھ میں آ گئی۔ دیكھیئے بَھائِی كِتاب پر، كَہتے ہیں: "وَإِنَّمَا اخْتَارُوا هٰذِهِ الْأَسْمَاءَ السِّتَّةَ"، اور نَحوِیوں نے اِنہی چھَ اِسموں کو اِختِیار كِیا، یَعنِی اِنہی کو اِعراب بِالحَرف دِیا، "لِمُشَابَهَتِهَا الْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعَةَ"، اِس وَجَہ سے كہ اِن کی مُشابَہَت ہے الْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعَةَ، تَثنِيَہ اور جَمع کے ساتھ، "فِي كَوْنِ مَعَانِيهَا مُنْبِئَةً عَنْ تَعَدُّدٍ"، كِس چِیز میں یہ تَثنِيَہ اور جَمع کے مُشابِہ ہیں یہ والے چھَ اِسم؟ كَہتے ہیں "فِي كَوْنِ مَعَانِيهَا" اِس بات میں كہ اِن کے مَعانِی جو ہیں اِن اَسمائے سِتَّہ کے "مُنْبِئَةً عَنْ تَعَدُّدٍ" وہ خَبَر دیتے ہیں تَعَدُّد کی، یہ سارے خَبَر دیتے ہیں تَعَدُّد کی، یَعنِی اِن کا مَعنَى سے تَعَدُّد کا اِحساس ہوتا ہے، اَخٌ سے اِحساس ہوتا ہے كہ اِس کا كوئِی اَخ اور ہے، اَبٌ سے اِحساس ہوتا ہے كہ اِس کا اِبن يا بِنت ہے اور اِسِی طَرَح اور اِسِی طَرَح حَمٌ سے اِحساس ہوتا ہے كہ كوئِی اِمرَاَة ہے جِس کا یہ حَم ہے اور اِسِی طَرَح فَمٌ اور ہَنٌ سے اِحساس ہوتا ہے كہ كوئِی اِن کا صاحِب ہے، صاحِبُ الفَم ہے، صاحِبُ الهَن ہے اور اِسِی طَرَح ذُو سے اِحساس ہوتا ہے كہ كِـ... جِـ... ذُو کا مَعنَى كیا؟ ذُو کا مَعنَى ہے صاحِب، تو یہ "مَا يُصَاحِبُهُ" کا کی خَبَر دیتا ہے كہ كِس چِیز کا صاحِب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی، تو یہ اِن میں تَعَدُّد ہے بَھائِی۔ دیكھیئے بَھائِی دُوبارَہ تَرجَمَہ، كَہتے ہیں: "وَإِنَّمَا اخْتَارُوا هٰذِهِ الْأَسْمَاءَ السِّتَّةَ لِمُشَابَهَتِهَا الْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعَةَ"، اور اِنہی چھَ اِسموں کو اِختِیار كِیا نَحوِی حَضَرات نے بَوَجَہ اِن کی مُشابَہَت ہونے کے تَثنِيَہ اور جَمع کے ساتھ، "فِي كَوْنِ مَعَانِيهَا مُنْبِئَةً عَنْ تَعَدُّدٍ"، اِس بات میں كہ اِن کے مَعانِی جو ہیں، وہ تَعَدُّد کی خَبَر دیتے ہیں، تَعَدُّد کا اِحساس دیتے ہیں، "وَلِوُجُودِ حَرْفٍ صَالِحٍ لِلْإِعْرَابِ فِي أَوَاخِرِهَا"، اور اِس وَجَہ سے كہ وُجُود ہے ایک اَیسے حَرف کا جو صَلاحِیَّت رَكھتا ہے اِعراب کی اِن کے اَواخِر میں، اِس وَجَہ سے كہ اِن کے آخِر میں اَیسا حَرف ہوتا ہے جو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتا ہے، كِس وَقت؟ "حِينَ الْإِعْرَابِ"، جِس وَقت اِن کو اِعراب دِیا جاتا ہے، یَعنِی جَب یہ تَركِیب میں واقِع ہوتے ہیں، "سَمَاعًا"، بَاعِتِبار سَماع کے، یَعنِی عَرَبوں سے سُننے کے اِعتبار سے، "حِينَ الْإِعْرَابِ سَمَاعًا"، جِس وَقت اُن کو اِعراب دِیا جاتا ہے بَاعِتِبار عَرَبوں سے سُننے کے، عَرَبوں سے سُننے کے اِعتبار سے "حِينَ الْإِعْرَابِ"، جِس وَقت اِن کو اِعراب دِیا جاتا ہے، یَعنِی تَركِیب میں واقِع ہوتے ہیں، تو اُس وَقت نَحوِیوں نے دیكھا كہ اِن کے آخِر میں اَیسا حَرف ہوتا ہے، یَعنِی واؤ، اَلِف اور يا جو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتا ہے، تو اِن دو وَجَہ سے اِن اِنہی کو جو ہے اِعراب بِالحَرف دِیا گِیا، بات سمجھ میں آ گئی۔ جِی، تو یہ دُوسرِی عِلَّت ذَرا دُوبارَہ تَرجَمَہ دیكھ لیں: "وَلِوُجُودِ حَرْفٍ صَالِحٍ لِلْإِعْرَابِ فِي أَوَاخِرِهَا"، اور اِس وَجَہ سے كہ پایا جاتا ہے اَیسا حَرف جو صَلاحِیَّت رَكھتا ہے اِعراب کی اِن کے اَواخِر میں، اِن کے آخِر میں "حِينَ الْإِعْرَابِ"، جِس وَقت اِن کو اِعراب دِیا جاتا ہے "سَمَاعًا"، بَاعِتِبار سَماع کے، یَعنِی عَرَبوں سے سُننے کے اِعتبار سے اِن کے آخِر میں اَیسا حَرف ہوتا ہے۔ "بِخِلَافِ سَائِرِ الْأَسْمَاءِ الْمَحْذُوفَةِ الْأَعْجَازِ". بَھائِی یہاں مَحذُوفَةُ الاَعجاز آیا، مَحذُوفَةُ الاَعجاز وہ اِسم جِن کا آخِر میں كوئِی حَرف حَذف كَر لِیا جائے، اُنسو مَحذُوفَةُ الاَعجاز كَہتے ہیں۔ اَعجاز جَمع ہے عَجُز کی، عَجُز اور عَجُز جو ہے، یہ حَیوان کے پِچھلے دھَڑ کو كَہتے ہیں۔ جَیسے مَثَلاً گائے ہے، گائے کا ایک اَگلا حِصَّہ سَر کی جانِب اور ایک پِچھلا دھَڑ ہے، پِچھلا حِصَّہ ہے، اِس کو عَجُز كَہتے ہیں۔ كیا كَہتے ہیں؟ اِس کو عَجُز كَہتے ہیں۔ كِسی حَیوان کو یہ دیكھنے کے لِئے كہ یہ موٹا تازَہ ہے يا كَمزور ہے، اُس کے عَجُز کو دیكھا جاتا ہے، پِچھلا دھَڑ اَگَر اُس وہ گوشت سے پُر ہے، مَعلُوم ہُؤا حَیوان یہ كیا ہے؟ موٹا ہے اور اَگَر ہَڈِّیاں نِكلِی ہُوئِی ہیں تو وہ عَجُز سے طاہِر ہوں گی، بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ تو اِس کو عَجُز كَہتے ہیں پِچھلے دھَڑ کو اور اِس کی جَمع ہے اَعجاز بَھائِی۔ اور میں نے بَتایا كہ كُچھ اِسم جِن کے آخِرِی حَرف کو حَذف كَر لِیا جاتا ہے، اُن کو مَحذُوفَةُ الاَعجاز كَہتے ہیں، یَعنِی وہ اِسم ہیں جِن کے آخِرِی دھَڑ کو، آخِرِی حِصّے کو حَذف كَر لِیا گِیا ہے۔ یاد رَكھو یہ جو اَسمائے سِتَّہ گُزرے پیچھے، یہ سَب مَحذُوفَةُ الاَعجاز ہیں۔ اِن سَب کے آخِر سے كوئِی نہ كوئِی حَرف حَذف ہے، جَیسے اِنھوں نے بَتایا كہ پَہلے چار جو ہیں، اَخٌ، اَبٌ وَغَيرَہ، اُن کے آخِر سے واؤ حَذف ہُؤا ہے اور فَمٌ، یہ اَصل میں كیا تھا؟ فَوَهٌ، تو اِس کے آخِر سے ہا حَذف ہے اور ذُو کی اَصل كیا تھی؟ ذَوَوٌ، تو اُس کے آخِر سے ایک واؤ حَذف ہے، تو یہ بھی مَحذُوفَةُ الاَعجاز ہیں۔ تو اَب آپ کو بَتلائیں گے كہ اِنہی چھَ کو مُنتَخَب كِیا كیونكہ اِن کے آخِر میں اَیسے حُرُوف مَوجُود ہیں جو اِعراب بَننے کی صَلاحِیَّت رَكھتے ہیں، جَبكہ اِن کے عِلاوہ اور بھی مَحذُوفَةُ الاَعجاز اِسم ہیں، جَیسے يَدٌ، يَدٌ اَصل میں تھا يَدَوٌ، يَد ہاتھ کو كَہتے ہیں، لَیكِن اَصل میں كیا تھا؟ يَدَوٌ، آخِر میں واؤ تھا، دَمٌ، دَمٌ خُون کو كَہتے ہیں، لَیكِن آخِر میں واؤ تھا دَمَوٌ، تو اور بھی اَسماء ہیں جِن کے آخِر سے حُرُوف کو حَذف كِیا جاتا ہے، یَعنِی وہ بھی مَحذُوفَةُ الاَعجاز ہیں، لَیكِن وہ جَب تَركِیب میں واقِع ہوتے ہیں، تو ہَم نے عَرَبوں سے نہیں سُنا كہ وہ وہ مَحذُوف حُرُوف کو واپَس لے آئیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ اِن میں یہ اَخٌ، اَبٌ وَغَيرَہ بھی مَحذُوفَةُ الاَعجاز اور يَدٌ، دَمٌ وَغَيرَہ بھی مَحذُوفَةُ الاَعجاز، لَیكِن وہ جو اَسمائے سِتَّہ ہیں، وہ جَب تَركِیب میں آتے ہیں تو وہ حُرُوف عَرَب واپَس لے آتے ہیں، لَیكِن يَدٌ اور دَمٌ وَغَيرَہ جو ہیں، اِن میں وہ حُرُوف واپَس نہیں لاتے، جَب واپَس نہیں لاتے، تو اَب اِن میں جو واؤ وَغَيرَہ حَذف ہوئے ہیں، ہَم اُن کو اِعراب قَرار نہیں دے سَكتے كیونكہ عَرَب اُن کو پڑھتے ہی نہیں، ہَم نے كَبھی عَرَب سے سُنا ہی نہیں كہ اِن کے آخِر میں وہ واؤ واپَس لا كَر اُس کو پڑھ دیں، بات سمجھ میں آ گئی۔ جِی دیكھیئے بَھائِی، كَہتے ہیں: "بِخِلَافِ سَائِرِ الْأَسْمَاءِ الْمَحْذُوفَةِ الْأَعْجَازِ"، سَائِر بِمَعنَى باقِی بَھائِی باقِی، بَخِلاف باقِی وہ اَسماء جو مَحذُوفَةُ الاَعجاز ہیں، "كَيَدٍ وَدَمٍ"، جَیسے كہ يَد ہے اور دَم ہے، اِن کو یہ اِعراب نہیں دِیا گِیا، "فَإِنَّهُ لَمْ يُسْمَعْ فِيهَا مِنَ الْعَرَبِ"، اِس لِئے كِیوں كہ اِن کے اَندر عَرَبوں سے نہیں سُنا گِيا، كیا نہیں سُنا گِيا؟ "إِعَادَةُ الْحُرُوفِ الْمَحْذُوفَةِ"، كہ اِعادَہ کا مَعنَى واپَس لَوٹانا، كہ وہ حُرُوفِ مَحذُوفَہ کو واپَس لَوٹائیں، حُرُوفِ مَحذُوفَہ جو حَذف كَر لِئے گئے اُن کو واپَس لَوٹائیں اور دُوبارَہ اُن کو پڑھ دیں، اَیسا ہَم نے عَرَبوں سے نہیں، تو عَرَبوں سے نہیں سُنا گِيا "إِعَادَةُ الْحُرُوفِ الْمَحْذُوفَةِ"، كہ وہ حُرُوفِ مَحذُوفَہ کا اِعادَہ كَر لیں "عِنْدَ الْإِعْرَابِ"، اِعراب کے وَقت میں، یَعنِی جَب تَركِیب میں واقِع ہوں، تو وہ واپَس لے آئیں، ہَم نے عَرَبوں سے اَیسا نہیں سُنا، تو اِس لِئے اُن کو یہ اِعراب بِالحُرُوف نہیں دِیا، صِرف اِنہی چھَ کو دِیا۔ آگے دیكھیئے: "الْمُثَنَّى وَمَا يُلْحَقُ بِهِ وَهُوَ كِلَا وَكَذٰلِكَ كِلْتَا وَلَمْ يَذْكُرْهُ لِكَوْنِهِ فَرْعَ كِلَا". جِی، پَہلے صِرف مَتَن مَتَن دیكھ لو بَھائِی: كَہتے ہیں: "الْمُثَنَّى وَكِلَا مُضَافًا إِلَى مُضْمَرٍ وَاثْنَانِ بِالْأَلِفِ وَالْيَاءِ"، عِبارَت مِل گئی سارِی؟ "الْمُثَنَّى وَكِلَا مُضَافًا إِلَى مُضْمَرٍ وَاثْنَانِ بِالْأَلِفِ وَالْيَاءِ"، كَہتے ہیں تَثنِيَہ جو ہے، مُثَنَّى یَعنِی تَثنِيَہ، "وَكِلَا" اور اِسِی طَرَح كِلَا جو ہے، "مُضَافًا إِلَى مُضْمَرٍ"، اِس حال میں كہ كِلَا مُضاف ہو ضَمِير کی طَرَف، "وَاثْنَانِ" اور اِسِی طَرَح اِثنَانِ، یہ جو تِینوں ہیں، تَثنِيَہ، كِلَا اور اِثنَانِ، اِن کا اِعراب جو ہے "بِالْأَلِفِ وَالْيَاءِ"، اَلِف اور يا کے ساتھ آئے گا۔ تَثنِيَہ کا اِعراب كیا ہے؟ حالَتِ رَفعِی میں رَجُلَانِ، دیكھو اَلِف ہے اور حالَتِ نَصبِی جَرِّی میں رَجُلَيْنِ يا ہے بَھائِی، تو یہ تِینوں قِسمیں جو ہیں، تَثنِيَہ، كِلَا اور اِثنَانِ، اِن کا اِعراب كیا ہے؟ "بِالْأَلِفِ وَالْيَاءِ"، اَلِف اور يا کے ساتھ آئے گا، اَلِف كِس وَقت آئے گا؟ حالَتِ رَفعِی میں اور يا كَب آئے گی؟ حالَتِ نَصبِی اور جَرِّی میں آئے گی بَھائِی۔ اَب آئیے شَرَح پَر بَھائِی: كَہتے ہیں: "الْمُثَنَّى وَمَا يُلْحَقُ بِهِ"، كَہتے ہیں تَثنِيَہ اور وہ جو اِس کے ساتھ مُلحَق ہیں، جِن کو تَثنِيَہ کے ساتھ مِلایا گِیا ہے، یَعنِی كِلَا اور اِثنَانِ۔ صاحِبِ جامِی بَتلانا یہ چاہتے ہیں كہ یہ جو كِلَا اور اِثنَانِ ہے، تَوَجُّہ ہے؟ كِلَا اور اِثنَانِ، یہ تَثنِيَہ نہیں ہیں، یہ تَثنِيَہ کے ساتھ مُلحَق ضَرُور ہیں لَیكِن تَثنِيَہ نہیں۔ بَھائِی دیكھو تَثنِيَہ، تَثنِيَہ کا مَعنَى بھی ہے دو، كِلَا بھی آتا ہے دو کے لِئے، جَاءَنِي الرَّجُلَانِ كِلَاهُمَا، میرے پاس وہ دونوں آدَمِی آئے، كِلَاهُمَا وہ دونوں، تو یہ بھی تَثنِيَہ کے لِئے آتا ہے اور اِثنَانِ اِس کا مَعنَى بھی دو ہے۔ تو بَظاہِر شُبہَہ ہوتا ہے كہ بَھائِی اِن کو اَلَگ اَلَگ كِیوں ذِكر كَر دِیا، صِرف مُثَنَّى، تَثنِيَہ كَہ دیتے تو سارے اِس میں آ گئے تھے، كِلَا بھی تَثنِيَہ ہے اور اِثنَانِ بھی تَثنِيَہ، تو صاحِبِ جامِی آپ کو بَتلا رہے ہیں كہ نہیں بَھائِی، كِلَا اور اِثنَانِ یہ تَثنِيَہ نہیں ہیں بَھائِی، تَثنِيَہ اُس کو كَہتے ہیں، یاد رَكھو تَثنِيَہ اُس کو كَہتے ہیں جِس کا كوئِی مُفرَد ہو اور پھِر اُس مُفرَد کے آخِر میں اَلِف اور نُون جوڑ دِیا جاتا ہے حالَتِ رَفعِی میں يا يا اور نُون جوڑ دِیا جاتا ہے حالَتِ نَصبِی جَرِّی میں تاكہ وہ دو پر دَلالَت كَرے۔ تَثنِيَہ کے لِئے مُفرَد کا ہونا ضَرُورِی ہے، جَیسے رَجُلَانِ، یہ دو پر دَلالَت كَر رہا ہے، لَیكِن اِس کا مُفرَد بھی ہے، كیا؟ رَجُلٌ، اُسِی رَجُلٌ کے آخِر میں اَلِف نُون جوڑا تو تَثنِيَہ بَن گِیا، تو تَثنِيَہ اِصطِلاح میں كِس کو كَہتے ہیں جِس کا مَعنَى دو ہو؟ نہیں نہیں، تَثنِيَہ اُس کو كَہتے ہیں جِس کے آخِر میں اَلِف اور نُون کو جوڑ كَر دو پر دَلالَت اُس کی کی جائے بَھائِی، دو پر دَلالَت مَقصُود ہو بَھائِی۔ تو اِس کے لِئے مُفرَد کا ہونا بھی ضَرُورِی اور پھِر اُسِی مُفرَد کے آخِر میں اَلِف نُون کو جوڑا جاتا ہے اور كِلَا اور اِثنَانِ اَیسے نہیں ہیں۔ كِلَا، اِس کے آخِر میں تو اَلِف نُون ہے ہی نہیں۔ تو مَعلُوم ہُؤا یہ اِصطِلاحِی تَثنِيَہ نہیں ہے اور اِثنَانِ، اِثنَانِ کے آخِر میں اَلِف اور نُون ہے، لَیكِن اُس کو تو عَرَبوں نے وَضع ہی اَیسے كِیا ہے، میں نے بَتایا تَثنِيَہ کے لِئے مُفرَد کا ہونا ضَرُورِی ہے جَیسے رَجُلَانِ کا مُفرَد كیا؟ رَجُلٌ، تو اِثنَانِ کا مُفرَد نہیں ہے بَھائِی اِثنٌ، نہیں بَھائِی اِثنٌ اِستِعمال ہی نہیں ہوتا عَلیحِدَہ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو كِلَا کا مَعنَى بھی دو، اِثنَانِ کا مَعنَى بھی دو، لَیكِن یہ اِصطِلاحِی تَثنِيَہ نہیں ہیں، اِصطِلاحِی تَثنِيَہ كِسے كَہتے ہیں جِس کا كوئِی مُفرَد ہو اور اُس کے آخِر میں اَلِف نُون کو مِلایا جائے، تو كِلَا میں تو اَلِف نُون سِرے سے ہے ہی نہیں اور اِثنَانِ میں ہے، لَیكِن اُس کا مُفرَد اِستِعمال نہیں ہوتا، تو یہ تَثنِيَہ نہیں ہے، تو یہ مُلحَقاتِ تَثنِيَہ میں سے ہیں۔ كِس میں سے ہیں؟ یَعنِی تَثنِيَہ کے ساتھ اِن کو مِلایا گِیا ہے، تَثنِيَہ والا حُكم اِن کو بھی دے دِیا، تَثنِيَہ کا اِعراب جَیسے اَلِف اور يا کے ساتھ آتا ہے، اِن دونوں کا اِعراب بھی اَلِف اور يا کے ساتھ، تو گويا تِین قِسمیں ہو گئیں جِن کا اِعراب اَلِف اور يا کے ساتھ آئے گا: تَثنِيَہ، كِلَا اور اِثنَانِ۔ اور پھِر آپ کو صاحِبِ جامِی یہ بھی بَتائیں گے كہ كِلَا کے ساتھ كِلْتَا بھی ہے، كِلَا مُذَكَّر کے لِئے آتا ہے اور كِلْتَا مُؤَنَّث کے لِئے، تو كِلْتَا کو ذِكر نہیں فَرمایا حالانكہ كِلْتَا کا بھی یَہی اِعراب ہے، تو آپ کو بَتلائیں گے بَھائِی وَجَہ یہ كہ كِلَا مُذَكَّر ہے اور كِلْتَا مُؤَنَّث اور مُذَكَّر اَصل ہے اور مُؤَنَّث اُس کی فَرع ہے، تو جَب مُذَكَّر اَصل کو ذِكر كَر دِیا تو فَرع اُس کے ضِمَن میں خُود ہی آ گئی بَھائِی۔ جَیسے قران میں آپ دیكھ لیں بَھائِی، اَحكامات جو ہیں، وہ حُكم مَردوں کو مُذَكَّر کے صِیغے ہوتے ہیں، تو لَیكِن طَبعاً عَورتیں بھی اُس میں داخِل ہیں كیونكہ وہ فَرع ہیں بَھائِی۔ تو كِلَا کے ساتھ كِلْتَا بھی داخِل ہو گِیا اِسِی کے اَندر اور اِثنَانِ اِسِی طَرَح اِثنَانِ مُذَكَّر کے لِئے ہے، تو اِس کے ساتھ اِثْنَتَانِ اور سِنْتَانِ بھی داخِل ہو گئے، اِثنَانِ مُذَكَّر کے لِئے اور اِثنَتَانِ اور سِنتَانِ كِس کے لِئے؟ مُؤَنَّث کے لِئے اِستِعمال ہوتے ہیں۔ تو وہ بھی داخِل ہو گئے كیونكہ مُذَكَّر کا ذِكر آ گِیا، اَصل آ گِیا تو فَرع بھی اُس بھی داخِل ہو گئی۔ اور پھِر یہ بھی یاد رَكھنا كِلَا، كِلْتَا اِس میں كِلْتَا کے اَندر تا ہے، اِثنَانِ مُذَكَّر کے لِئے اور اِثنَتَانِ اور سِنتَانِ مُؤَنَّث کے لِئے اِن میں بھی تا ہے، لَیكِن یہ تا تَاثنِیث والی نہیں ہے، كیونكہ تَاثنِیث والی تا آخِر میں آ كَر جُڑتِی ہے، دَرمَیان میں نہیں آتی بَھائِی۔ تو كِلْتَا وَضعاً مُؤَنَّث کے لِئے ہے، ہے مُؤَنَّث کے لِئے، لَیكِن یہ تا تَاثنِیث والی نہیں ہے، مُذَكَّر کے لِئے بَس عَرَبوں نے كِلَا وَضع كِیا اور مُؤَنَّث کے لِئے كِلْتَا، اِسِی طَرَح مُذَكَّر کے لِئے اِثنَانِ وَضع كِیا اور مُؤَنَّث کے لِئے اِثنَتَانِ اور سِنتَانِ۔ تو یہ تا جو ہے، یہ تَاثنِیث کے لِئے نہیں ہے بَھائِی۔ جِی دیكھیئے اَب، كَہتے ہیں: "الْمُثَنَّى وَمَا يُلْحَقُ بِهِ"، تَثنِيَہ اور وہ جو اِس کے ساتھ مُلحَق ہیں، جِن کو تَثنِيَہ کے ساتھ جوڑا گِیا ہے، مِلایا گِیا ہے بَھائِی، وہ كیا كیا ہیں؟ كَہتے ہیں "وَهُوَ كِلَا"، وہ اور وہ كِلَا ہے، "وَكَذٰلِكَ كِلْتَا"، اور اِسِی طَرَح كِلْتَا بھی ہے، "وَلَمْ يَذْكُرْهُ"، ماتِن نے یَعنِی صاحِبِ كافِیَہ نے اِس کو ذِكر نہیں فَرمایا "لِكَوْنِهِ فَرْعَ كِلَا"، اِس لِئے كِیوں كہ یہ كِلَا کی فَرع ہے بَھائِی۔ "مُضَافًا"، "أَيْ حَالَةَ كَوْنِ كِلَا وَكِلْتَا مُضَافًا"، بَتلا رہے ہیں كہ یہ جو مُضافاً آیا، یہ حال ہے كِلَا سے۔ پِیچھے كیا آیا تھا؟ "الْمُثَنَّى وَكِلَا مُضَافًا"، تو یہ نہ سمجھنا كہ یہ مُضاف کا تَعَلُّق كِلَا اور مُثَنَّى دونوں سے ہے، نہیں نہیں، تَثنِيَہ اور كِلَا دونوں مُضاف ہوں، نہیں، بَلكہ اِس کا تَعَلُّق صِرف كِس سے ہے؟ كِلَا سے اور كِلَا کے ضِمَن میں كِلْتَا بھی آ گِیا، تو لِہٰذا دونوں ذِكر كَر دِئے صاحِبِ جامِی نے كہ "مُضَافًا، أَيْ حَالَةَ كَوْنِ كِلَا وَكِلْتَا مُضَافًا"، یہ حَالَ كَونِ نِكال كَر بَتلا دِیا كہ مُضافاً جو مَنصُوب ہے، یہ حال ہونے کی وَجَہ سے ہے۔ حال پَر كیا آتا ہے؟ نَصب، تو مُضافاً پَر بھی دیكھو نَصب آیا، یہ حال ہونے کی وَجَہ سے ہے، تو كَہتے ہیں "مُضَافًا، أَيْ حَالَةَ كَوْنِ كِلَا وَكِلْتَا مُضَافًا"، اِس حال میں كہ كِلَا اور كِلْتَا جو ہیں وہ مُضاف ہوں، "إِلَى مُضْمَرٍ"، ضَمِير کی طَرَف، كِس کی طَرَف؟ ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہوں۔ یاد رَكھو، یہ جو كِلَا اور كِلْتَا جَب ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہوں، تو پھِر یہ اِعراب ہوگا، یَعنِی رَفع كِس کے ساتھ؟ اَلِف کے ساتھ، نَصب اور جَر يا کے ساتھ، جَاءَنِي كِلَاهُمَا وَكِلْتَاهُمَا، یہ حالَتِ رَفعِی میں ہے، دیكھو فاعِل بَن رہے ہیں، جَاءَنِي كِلَاهُمَا اَلِف کے ساتھ ہے، وَكِلْتَاهُمَا، حالَتِ نَصبِی جَرِّی میں يا کے ساتھ آئیں گے، رَأَيْتُ كِلَيْهِمَا وَكِلْتَيْهِمَا اور مَرَرْتُ بِكِلَيْهِمَا وَبِكِلْتَيْهِمَا، بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ تو كِلَا پَر یہ اِعراب آئے گا جَب یہ ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہو، یَعنِی رَفع كِس کے ساتھ؟ اَلِف کے ساتھ، نَصب اور جَر يا کے ساتھ، جَب یہ كِلَا كِس کی طَرَف مُضاف ہو؟ ضَمِير کی طَرَف، اَگَر یہ اِسمِ طاہِر کی طَرَف مُضاف ہُؤا، پھِر یاد رَكھو اِس پَر تِینوں طَرَح کے اِعراب تَقدِيرِی آئیں گے، كیونكہ یہ پھِر مُضاف ہوتا ہے ہَمیشَہ مُعَرَّف بِاللام کی طَرَف، يا ضَمِير کی طَرَف يا مُعَرَّف بِاللام کی طَرَف، تو آگے مَثَلاً مُعَرَّف بِاللام لے آؤ، الرَّجُلَيْنِ، یہ مُضاف اِلَیِہ ہَم لے آئے، كِلَا الرَّجُلَيْنِ، تَوَجُّہ ہے؟ كِلَا اور الرَّجُلَيْنِ، اَب كِلَا مُضاف ہے، لَیكِن ضَمِير کی طَرَف ہے يا اِسمِ طاہِر کی طَرَف ہے؟ اِسمِ طاہِر اور اِنھوں نے كیا قَید لَگائِی؟ "مُضَافًا إِلَى مُضْمَرٍ"، كہ ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہو تو یہ اِعراب ہوگا، رَفع اَلِف کے ساتھ، نَصب اور جَر، يا، تَوَجُّہ ہے؟ رَفع كِس کے ساتھ؟ اور نَصب اور جَر يا کے ساتھ، یہ كَب ہوگا جَب یہ كِلَا كِس کی طَرَف مُضاف ہو؟ ضَمِير کی طَرَف، جَب یہ اِسمِ طاہِر یَعنِی مُعَرَّف بِاللام کی طَرَف مُضاف ہوگا پھِر تِینوں حالَتوں میں اِعراب تَقدِيرِی ہوں گے اور كِلَا کو اِسِی طَرَح پڑھنا ہے كِلَا، كِلَے نہیں پڑھنا كِلَا اور آگے الرَّجُلَيْنِ مَثَلاً جوڑ دو، جَاءَنِي كِلَا الرَّجُلَيْنِ، كِلَا الرَّجُلَيْنِ، اَلِف جو ہے اِجتِماعِ ساكِنَین سے گِر گِیا، تَوَجُّہ ہے، كِلَا الرَّجُلَيْنِ، تو كَیسے پڑھیں گے؟ كِلَا الرَّجُلَيْنِ، حالَتِ رَفعِی میں يوں ہے، نَصبِی میں بھی يوں، جَرِّی میں بھی يوں، یہ اَلِف اِسِی طَرَح رہے گا اور پھِر اِجتِماعِ ساكِنَین سے گِرے گا، جَاءَنِي كِلَا الرَّجُلَيْنِ، رَأَيْتُ كِلَا الرَّجُلَيْنِ، مَرَرْتُ بِكِلَا الرَّجُلَيْنِ، دیكھو كوئِی تَبدِيلِی نہیں آ رہی۔ تو مَعلُوم ہُؤا جَب یہ كِلَا اِسمِ طاہِر کی طَرَف مُضاف ہوگا، تو پھِر اِس کا اِعراب تَقدِیراً ہوگا، كیا ہوگا؟ اِعراب تَقدِیراً ہوگا اور اِعراب بِالحَرَكَت ہوگا، بِالحُرُوف نہیں ہوگا۔ جَب یہ ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہو تو پھِر تو اِعراب بِالحُرُوف ہے، تَثنِيَہ کا اِعراب كیا ہے؟ اَلِف اور يا کے ساتھ، اِعراب بِالحُرُوف ہے يا اِعراب بِالحَرَكات ہے؟ اِعراب بِالحُرُوف ہے بَھائِی، اَلِف اور يا آ رہے ہیں، تو كِلَا کا بھی یَہی اِعراب ہے جَب ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہو، حُرُوف کے ساتھ ہے، اَلِف اور يا، لَیكِن جَب یہ كِلَا مُضاف ہو اِسمِ طاہِر کی طَرَف تو پھِر ہَر جَگَہ اِسِی طَرَح پڑھیں گے كِلَا الرَّجُلَيْنِ، كِلَا الرَّجُلَيْنِ، اَلِف اُسِی طَرَح رہے گا، تو عُلَماءِ نَحو فَرماتے ہیں كہ اِس صُورت میں اِس کا اِعراب بِالحَرف نہیں ہے بَلكہ بِالحَرَكَت ہے۔ اِعراب بِالحَرَكَت ہے، تَوَجُّہ ہے؟ اِعراب بِالحَرَكَت، رَفع كِس کے ساتھ آتا ہے؟ ضَمَّہ کے ساتھ، نَصب فَتحَہ کے ساتھ، جَر كَسرَہ کے ساتھ اور وہ تِینوں اِس پر نہیں پڑھے جا سَكتے كیونكہ آخِر میں اَلِف مَوجُود ہے۔ جَاءَنِي مُوسَى، رَأَيْتُ مُوسَى، مَرَرْتُ بِمُوسَى، دیكھو اِس میں آخِر میں كیا مَوجُود ہے؟ اَلِف مَوجُود ہے، وہ اِعراب کو جَگَہ ہی نہیں دے رہا، تو تِینوں حالَتوں میں اِعراب تَقدِيرِی، اِسِی طَرَح كِلَا الرَّجُلَيْنِ، جَاءَنِي كِلَا الرَّجُلَيْنِ، رَأَيْتُ كِلَا الرَّجُلَيْنِ، مَرَرْتُ بِكِلَا الرَّجُلَيْنِ، اِس میں بھی تِینوں طَرَح کے اِعراب تَقدِيرِی ہیں اور كَونسے تَقدِيرِی ہیں؟ اِعراب بِالحَرف يا اِعراب بِالحَرَكات؟ اِعراب بِالحَرَكات تَقدِيرِی ہیں، بات سمجھ میں آ گئی۔ یہ تو تھا نَفسِ مَسئَلَہ، نَفسِ مَسئَلَہ، اَب اِس کی وَجَہ كیا ہے؟ جَب ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہو تو اِعراب بِالحُرُوف دے دیتے ہو اے نَحوِیو اِس کو، اور جَب یہ اِسمِ طاہِر کی طَرَف مُضاف ہو تو پھِر آپ كَہتے ہو اِعراب بِالحَرَكات ہے اور تَقدِيرِی ہے، اِس کی كیا وَجَہ ہے؟ تو بَڑِی گَہرِی بات ذِكر فَرمائیں گے دیكھیئے بَھائِی۔ كَہتے ہیں: "مُضَافًا إِلَى مُضْمَرٍ"، جَب یہ مُضاف ہو ضَمِير کی طَرَف، "وَإِنَّمَا قَيَّدَ بِذٰلِكَ"، اور ماتِن نے اِس کو مُقَيَّد كِیا اِس قَيد کے ساتھ، یَعنِی كِلَا کا اِعراب اَلِف اور يا کے ساتھ آئے گا جَب یہ مُضاف ہو كِس کی طَرَف؟ ضَمِير کی طَرَف، تو ضَمِير کی طَرَف مُضاف ہونے کے ساتھ مُقَيَّد كَر دِیا كِلَا کو، اُس کی وَجَہ كیا؟ اَب وہ ذِكر كَرنے لگے ہیں دیكھیئے اِدھَر بَھائِی، پَہلے وَجَہ سمجھ لو۔ آپ کو بَتائیں گے كہ ایک كِلَا کا لَفظ ہے، ایک كِلَا کا مَعنَى ہے۔ كِلَا کا لَفظ مُفرَد ہے اور كِلَا کا مَعنَى تَثنِيَہ ہے، كیونكہ كِلَا کا كیا مَعنَى؟ دونوں، دونوں، تو لَفظ كیا؟ مُفرَد اور مَعنَى كیا؟ لَفظ كَیسے مُفرَد ہے؟ اَبھی تو ضابِطَہ بَتایا بَھائِی، تَثنِيَہ كَیسے بَناتے ہیں؟ آخِر میں كیا مِلاتے ہیں؟ اَلِف، نُون، یہاں اَلِف، نُون ہے؟ نہیں، تو یہ لَفظوں میں مُفرَد ہے، لَیكِن مَعنَى کے اِعتبار سے؟ تَثنِيَہ ہے، تَوَجُّہ ہے؟ تو ہَم نے دونوں کا لِحاظ رَكھا، لَفظوں کا بھی لِحاظ رَكھا، مَعنَى کا بھی لِحاظ رَكھا، ہَم نے لَفظوں کا لِحاظ رَكھا، لَفظوں کے اِعتبار سے یہ مُفرَد ہے اور مُفرَد جَب ہو اُس میں اِعراب كِس طَرَح ہونا چاہئے؟ اِعراب بِالحَرَكات يا اِعراب بِالحُرُوف؟ اِعراب بِالحَرَكات، تو لِہٰذا لَفظوں کے اِعتبار سے ہَم نے اِس کو اِعراب بِالحَرَكات دِیا اور بَعض جَگَہ ہَم نے مَعنَى کا لِحاظ رَكھا اور مَعنَى کے اِعتبار سے یہ كیا ہے؟ تَثنِيَہ اور تَثنِيَہ کا اِعراب بِالحَرَكات ہوتا ہے يا بِالحُرُوف ہوتا ہے؟ بِالحُرُوف، تو بَعض جَگَہ ہَم نے اِس کو اِعراب بِالحُرُوف دے دِیا، بات سمجھ میں آ گئی۔ كِس طَرَح؟ دیكھو: جِی دیكھیئے ذَرا عِبارَت دیكھ لیں، آگے حَل كَرتے ہیں، كَہتے ہیں: "وَإِنَّمَا قَيَّدَ بِذٰلِكَ"، اور ماتِن نے یَعنِی صاحِبِ كافِیَہ نے كِلَا کو مُقَيَّد كِیا اِس قَيد کے ساتھ كہ وہ مُضاف ہونا چاہئے كِس کی طَرَف؟ ضَمِير کی طَرَف، اِس کے ساتھ مُقَيَّد كِیا، یہ قَيد اُس کے ساتھ لَگا دِی، "لِأَنَّ كِلَا بِاعْتِبَارِ لَفْظِهِ مُفْرَدٌ وَبِاعْتِبَارِ مَعْنَاهُ مُثَنًّى"، اِس لِئے كِیوں كہ كِلَا جو ہے، اَپنے لَفظ کے اِعتبار سے مُفرَد ہے "وَبِاعْتِبَارِ مَعْنَاهُ مُثَنًّى" اور اَپنے مَعنَى کے اِعتبار سے تَثنِيَہ ہے، "فَلَفْظُهُ يَقْتَضِي الْإِعْرَابَ بِالْحَرَكَاتِ"، تو اِس کا لَفظ جو ہے، لَفظوں کے اِعتبار سے مُفرَد ہے تو لَفظ كیا تَقاضا كَرتے ہیں؟ اِعراب بِالحَرَكات ہونا چاہئے، مُفرَد ہے اور مَعنَى تَثنِيَہ والا ہے تو مَعنَى كیا تَقاضا كَرتا ہے؟ اِعراب بِالحُرُوف ہونا چاہئے، تو كَہتے ہیں: "فَلَفْظُهُ يَقْتَضِي الْإِعْرَابَ بِالْحَرَكَاتِ"، تو اِس کا لَفظ جو ہے وہ تَقاضا كَرتا ہے اِعراب بِالحَرَكات کا، "وَمَعْنَاهُ يَقْتَضِي الْإِعْرَابَ بِالْحُرُوفِ"، اور اِس کا مَعنَى تَقاضا كَرتا ہے اِعراب بِالحُرُوف کا، "فَرُوعِيَ فِيهِ كِلَا الِاعْتِبَارَيْنِ"، بَس رِعايَت رَكھِی گئی اِس كِلَا کے اَندر "كِلَا الِاعْتِبَارَيْنِ"، دونوں اِعتباروں کی رِعايَت رَكھِی گئی، ہَم نے لَفظوں کا بھی لِحاظ رَكھا اور مَعنَى کا بھی لِحاظ رَكھا، "فَإِذَا أُضِيفَ إِلَى الْمُظْهَرِ الَّذِي هُوَ الْأَصْلُ"، بَس جَب اِس کی اِضافَت كَر دِی گئی اِسمِ طاہِر کی طَرَف "الَّذِي هُوَ الْأَصْلُ"، وہ اِسمِ طاہِر جو اَصل ہے، وہ اِسمِ طاہِر جو اَصل ہے، یہ سمجھ لو بَھائِی، یہ ذَرا گَہرِی بات ہے۔ ایک ہے ضَمِير، ایک ہے اِسمِ طاہِر۔ اِسمِ طاہِر جو ہے اَصل ہے اور ضَمِير اُس کی فَرع ہے۔ ایک اِسمِ طاہِر ہے، ایک ہے ضَمِير، اِسمِ طاہِر ہے اَصل اور ضَمِير ہے فَرع۔ وَجَہ، وَجَہ یہ كہ اِسمِ طاہِر جو ہے، وہ اَپنے مَعنَى پر خُود دَلالَت كَرتا ہے، وہ اَپنے مَعنَى پر دَلالَت كَرتا ہے، جَبكہ جو ضَمِير ہے، اِس کے ذَرِیعے كِسی سے كِنايَہ كِیا جاتا ہے۔ اِسمِ طاہِر اَپنے مَعنَى پر دَلالَت كَرتا ہے اور اِسمِ... اور ضَمِير جو ہے اِس کے ذَرِیعے كِسی سے كِنايَہ كِیا جاتا ہے، تو یہ ضَمِير مُحتاج ہُوئِی مَكنِیّ عَنہُ کی۔ اور اِسمِ طاہِر وہ مَكنِیّ عَنہُ کا مُحتاج نہیں، وہ تو اَپنے مَعنَى پر دَلالَت كَر رہا ہے، لَیكِن ضَمِير تو كِنايَہ ہے، كِنايَہ ہے كِسی اور مَعنَى سے، تو یہ كِس کی مُحتاج ہُوئِی؟ مَكنِیّ عَنہُ کی، اَچّھا بَھائِی، پَہلے ذَرا كِنايَہ سمجھ لو پھِر آپ کو بات سمجھ میں آئے گی، تَوَجُّہ سے بَھائِی گَہرِی بات ہے۔ كِنايَہ اِس کو كَہتے ہیں كہ لَفظ بول كَر مَعنَى مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ نہ كِیا جائے بَلكہ غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ كِیا جائے، اَلبَتَّہ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ بھی وہاں ٹھِيك ہو بَھائِی۔ مَثَلاً میں آپ کو بَتانا چاہتا ہوں كہ زَيد کا قَد لَمبا ہے، زَيد کا قَد لَمبا ہے، تو ایک تو میں سِيدھے صاف اَلفاظ میں كَہُوں زَيد کا قَد لَمبا ہے، اِس کو كَہتے ہیں صَرِیح، صَرِیح یَعنِی صاف لَفظوں میں میں نے ایک بات ذِكر كَر دِی اور یاد رَكھو صَرِیح میں اِتنا لُطف نہیں ہوتا، بات جِتنِی گَہرِی ہوتی ہے اُس کو سمجھنے کا لُطف آتا ہے، آپ بھی سَبَق میں پڑھ رہے ہوتے ہیں، كَبھی كوئِی گَہرِی بات سمجھ میں आती ہے تو عَجِیب لُطف اور سُرُور مَحسُوس ہوتا ہے، تو جِتنِی بات گَہرِی ہوتی ہے سمجھنے کا اُتنا ہی لُطف بَڑھ جاتا ہے۔ تو ایک ہے صَرِیح، ایک ہے كِنايَہ، صَرِیح کے اَندر ایک بات صاف لَفظوں میں ہوتی ہے اور كِنايے میں وُہِی بات تھوڑِی ذَرا گھُما كَر ہوتی ہے۔ تو كِنايے کا لُطف ہوتا ہے، تو مَثَلاً میں آپ کو بَتانا كیا چاہتا ہوں؟ زَيد کا قَد لَمبا ہے، تو ایک ہے میں صاف لَفظوں میں كَہُوں زَيد کا قَد لَمبا ہے، ایک اِسِی بات کو میں كِنايے کے رنگ میں كَہتا ہوں اور يوں كَہتا ہوں زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے۔ زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے اور اِرادَہ كِس کا كِیا؟ كہ اُس کا قَد لَمبا ہے۔ تو دیكھو، قَمِیص لَمبِی ہے، یہ بول كَر وُہِی مَعنَى مَوضُوع لَہُ مُراد ہے يا اور مَعنَى مُراد ہے؟ اور مَعنَى مُراد ہے، یَعنِی اُس کا قَد لَمبا ہے، تو مَعنَى غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا میں نے اِرادَہ كِیا، یہ قَمِیص تو قَمِیص کے لِئے لَفظ وَضع ہے، قَد کے لِئے تو وَضع نہیں، تو مَعنَى غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا میں نے اِرادَہ كِیا۔ اور اِسِی طَرَح ایک شَخص كَمرے کے اَندر داخِل ہُؤا، میں نے كَہا شِير آ گِیا۔ اَب شِير کا ایک حَقِیقِی مَعنَى ہے، یَعنِی جَنگَلِی دَرِندَہ، لَیكِن كیا میں نے یہاں مَعنَى مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ كِیا يا غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا؟ غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا، یَعنِی بَہادُر آدَمِی آ گِیا۔ تو مَجاز کے اَندر بھی غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ ہوتا ہے اور كِنايے میں بھی غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ ہوتا ہے، كِنايَہ كیا تھا؟ میں نے قَمِیص بول كَر كِس مَعنَى کا اِرادَہ كِیا؟ قَد کا اور دیكھو دُوسرا مَجاز میں بھی غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ تھا، آیا اِنسان تھا اور میں نے كیا كَہ دِیا؟ شِير آ گِیا، یَعنِی شِير بول كَر كيا مُراد ہے؟ بَہادُر آدَمِی، تو مَعنَى مَوضُوع لَہُ تو تھا دَرِندَہ، میں نے دَرِندے کا اِرادَہ نہیں كِیا كہ دَرِندَہ آ گِیا بَلكہ كِس مَعنَى کا اِرادَہ كِیا؟ بَہادُر آدَمِی یَعنِی غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا، تو كِنايے میں بھی غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ ہوتا ہے اور مَجاز میں بھی غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ ہوتا ہے، لَیكِن فَرق یہ ہے كہ مَجاز کے اَندر وُہِیں پر حَقِیقِی مَعنَى کا اِرادَہ نہیں كَر سَكتے آپ، جَبكہ كِنايے میں حَقِیقِی مَعنَى کا اِرادَہ بھی ٹھِيك ہوتا ہے۔ میں نے كیا كَہا زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے اور اِرادَہ كیا؟ قَد لَمبا ہے، لَیكِن اَگَر قَمِیص کا میں اِرادَہ كَرنا چاہُوں تو كَر سَكتا ہوں يا نہیں؟ تَب بھی كَلام ٹھِيك ہے، زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے۔ جَبكہ مَجاز میں اَیسا نہیں، وہ آدَمِی كَمرے کے اَندر داخِل ہُؤا، میں نے كیا كَہا؟ شِير آ گِیا ہے اور كِس مَعنَى کا اِرادَہ كِیا؟ بَہادُر آدَمِی کا، لَیكِن كیا میں حَقِیقِی مَعنَى کا اِرادَہ كَر سَكتا ہوں كہ جَنگَلِی دَرِندَہ آ گِیا ہے؟ نہیں، كیونكہ یہاں تو جَنگَلِی دَرِندَہ نہیں آیا، یہاں تو اِنسان آیا ہے، تو اِس میں دیكھو حَقِیقِی مَعنَى کا اِرادَہ نہیں ہو سَكتا، یہ فَرق ہے كِنايَہ اور مَجاز میں، مَجاز بھی مَعنَى غَيرِ مَوضُوع لَہُ میں اِستِعمال ہوتا ہے، كِنايَہ بھی مَعنَى غَيرِ مَوضُوع لَہُ میں اِستِعمال ہوتا ہے، لَیكِن فَرق یہ ہے كہ مَجاز کے اَندر مَعنَى مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ نہیں كَر سَكتے، ورنہ مَعنَى خَراب ہو جائے گا اور كِنايے کے اَندر مَعنَى مَوضُوع لَہُ کا بھی اِرادَہ ہو سَكتا ہے۔ تو میں نے كَہا زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے اور اِرادَہ كِس کا كِیا؟ قَد لَمبا ہے، اَگَر میں قَمِیص ہی کا اِرادَہ كَر دُوں پھِر یہ كِنايَہ نہیں ہے، كِنايے میں تو ہَمیشَہ غَيرِ مَوضُوع لَہُ کا اِرادَہ ہوتا ہے، یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ جَیسے عَرَبِی میں كَہتے ہیں: "زَيْدٌ طَوِيلُ النَّجَادِ"، "زَيْدٌ طَوِيلُ"، نَجاد كَہتے ہیں پَرتَلا بَھائِی، یہ یہ جَیسے آج كَل بَندُوق وَغَيرَہ كَندھے سے لَتكاتے ہیں، اُس میں ایک پَٹّا سا ہوتا ہے، كَندھے سے لَتكاتے ہیں، اِسِی طَرَح قَدِیم زَمانے میں تَلَوار کو جَب كَندھے سے لَتكاتے تھے تو ایک چَمڑا ہوتا لَمبا سا جِسے كَندھے پر ڈال كَر اُس سے تَلَوار لَتكائِی جاتی تھی، اُس کو پَرتَلا كَہتے ہیں، پَرتَلا يا اِسِی طَرَح حِمائِل بھی كَہتے ہیں حِمائِل، تو آپ كَبھی كِتابوں میں كَبھی ذِكر آتا ہے، اُس نے تَلَوار حِمائِل کی اور گھر سے نِكل گِیا، كیا مَعنَى؟ یَعنِی كَندھے سے تَلَوار لَتكا لِی۔ تو دیكھو، اَب میں آپ سے كَہتا ہوں: "زَيْدٌ طَوِيلُ النَّجَادِ"، زَيد کی حِمائِل لَمبِی ہے اور اِرادَہ كِس کا كِیا؟ اُس کا قَد لَمبا ہے، ظاہِر سِی بات ہے، جِس آدَمِی کے حِمائِل لَمبِی ہوگی اُس کا قَد بھی كیا ہوگا؟ لَمبا ہوگا۔ تو كِنايے میں دیكھو یاد رَكھو، مَلزُوم بول كَر لازِم کا اِرادَہ ہوتا ہے۔ حِمائِل کے لَمبے ہونے کے ساتھ لازِم ہے كیا؟ قَد کا لَمبا ہونا، يا جَیسے قَمِیص کے لَمبے ہونے کے ساتھ لازِم ہے قَد کا لَمبا ہونا، قَمِیص اُسِی کی لَمبِی ہوگی جِس کا قَد لَمبا ہوگا، جِس کی جِس کا قَد چھوٹا ہے اُس کی قَمِیص تو لَمبِی نہیں ہوگی۔ تو كِنايے میں مَلزُوم بول كَر لازِم کا اِرادَہ كِیا جاتا، تَوَجُّہ ہے؟ مَعنَى غَيرِ مَوضُوع لَہُ ہوتا ہے اور لازِم ہوتا ہے مَلزُوم کے ساتھ۔ تو لِہٰذا میں اَب آپ کو بَتانا چاہتا ہوں زَيد لَمبے قَد والا ہے، تو میں كَہُوں گا "زَيْدٌ طَوِيلُ النَّجَادِ" اور مَعنَى وُہِی ہے، زَيد لَمبے قَد والا ہے۔ اور میں اَگَر حَقِیقِی مَعنَى کا اِرادَہ كَرنا چاہُوں وہ بھی یہاں ٹھِيك بَن سَكتا ہے، زَيد كیا کی حِمائِل لَمبِی ہے، دیكھو یہ مَعنَى بھی ٹھِيك بَن رہا ہے۔ تو كِنايے میں مَلزُوم بول كَر لازِم کا اِرادَہ ہوتا ہے، مَعنَى غَيرِ مَوضُوع لَہُ ہوتا ہے اور مَوضُوع لَہُ کے ساتھ لازِم ہوتا ہے اُس سے جُدا نہیں ہوتا، جَیسے لَمبِی قَمِیص کے ساتھ لَمبا قَد لازِم ہے، لَمبِی حِمائِل کے ساتھ لَمبا قَد لازِم ہے۔ اور نِیز یاد رَكھو، یہ كِنايَہ جو ہے كِنايَہ، اِس سے كَلام کا لُطف بَڑھ جاتا ہے كیونكہ بات گَہرِی ہو گئی، ایک تھا سِیدھا سِیدھا میں كَہہ دیتا زَيد کا قَد لَمبا ہے، اُس میں وہ لُطف نہیں تھا، لَیكِن جَب میں نے كَہا زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے اور اِرادَہ كیا كِیا؟ قَد لَمبا يا میں نے كَہا "زَيْدٌ طَوِيلُ النَّجَادِ"، ذِكر نَجاد کا كِیا اور اِرادَہ قَد کا كِیا تو دیكھو بات کا لُطف بَڑھ گِیا۔ تو ایک تو اِس میں بات گَہرِی ہوتی ہے، نِیز یاد رَكھو كِنايَہ اِس لِئے بھی اعلیٰ ہے كہ اِس میں دَعوَى مَعَ الدَّلِیل کے ہوتا ہے۔ بَھائِی ایک ہے صِرف دَعوَى، ایک یہ ہے كہ دَعوے کے ساتھ دَلِیل بھی آ جائے، كِس میں لُطف زِیادَہ ہے؟ دَعوے كے میں دَلِیل بھی آ جائے، دیكھو میں نے كَہا "زَيْدٌ طَوِيلُ النَّجَادِ"، زَيد لَمبے قَد والا ہے، لَمبے حِمائِل والا ہے، یہ تَرجَمَہ نہ كَرنا ورنہ یہ تو حَقِیقَت بَن جائے گا، یہ كِنايَہ نہیں ہے، "زَيْدٌ طَوِيلُ النَّجَادِ"، كیا تَرجَمَہ؟ زَيد لَمبے قَد والا ہے، دَعوَى بھی آیا اور ساتھ دَلِیل بھی آ گئی، دَلِیل كیا؟ كہ اُس کے حِمائِل لَمبِی ہے، یہ دَلِیل ہے بَھائِی۔ تو دیكھا دَعوَى كِس کے ساتھ ہُؤا؟ میں نے كَہا زَيد کی قَمِیص لَمبِی ہے اور اِرادَہ كیا؟ قَد لَمبا ہے، زَيد کا قَد لَمبا ہے اور ساتھ دَلِیل بھی آ گئی كیا؟ كہ اُس کی قَمِیص لَمبِی ہے، یہ دَلِیل ہے اِس بات کی كہ اُس کا قَد لَمبا ہے۔ تو اِس لِئے كَہتے ہیں "الْكِنَايَةُ أَبْلَغُ مِنَ الصَّرِيحِ"، تَوَجُّہ ہے؟ "الْكِنَايَةُ أَبْلَغُ مِنَ الصَّرِيحِ" یَعنِی "الْكِنَايَةُ أَفْضَلُ مِنَ الصَّرِيحِ"، كِنايَہ صَرِیح سے اَفضَل ہوتا ہے كیونكہ اِس میں دَعوَى مَعَ الدَّلِیل کے ہوتا ہے۔ اَچّھا بات یہ چَل رہی تھی، كہ كِنايے میں لَفظ ایک بولتے ہیں اور اِرادَہ دُوسرے مَعنَى کا ہوتا ہے، اِرادَہ دُوسرے مَعنَى کا ہوتا ہے۔ اِسِی طَرَح یہ جو ضَمِير ہے، ضَمِير کے اَندر بھی عُلَماء فَرماتے ہیں یہ كِنايَہ ہوتا ہے، مَثَلاً میں نے كَہا جَاءَنِي زَيْدٌ، میرے پاس زَيد آیا، آگے میں كَہتا ہوں: وَهُوَ صَدِيقِي، اور وہ میرا دوست ہے۔ اَب هُوَ سے كَون مُراد ہے؟ زَيد، ضَمِير كِس کو راجِع ہے؟ زَيد کو راجِع ہے۔ تو زَيد تو اُس کا نام ہے، اَب هُوَ بول كَر كَون مُراد؟ زَيد، اِس کو كَہتے ہیں كِنايَہ، ایک اِسم بول كَر دُوسرے اِسم کا اِرادَہ كِیا جائے۔ هُوَ بول كَر كَون مُراد؟ زَيد مُراد، ایک اِسم بول كَر دُوسرے اِسم کا اِرادَہ كِیا جائے اِس کو كَہتے ہیں كِنايَہ بَھائِی۔ مَثَلاً آپ کا نام ہے زَيد، آپ کا نام كیا؟ زَيد، آپ میرے مُخاطَب ہیں، میں آپ سے بات كَر رہا ہوں، تو اَب مُخاطَب کا نام لیتے ہیں يا ضَمِير ذِكر كَرتے ہیں؟ ضَمِير ذِكر كَرتے ہیں، تو میں نے كَہا: كَيْفَ أَنْتَ؟ كیا كَہا؟ كَيْفَ أَنْتَ؟ اور اِس أَنْتَ مَثَلاً آپ کا نام زَيد ہے، اِس أَنْتَ سے كَون مُراد ہے اِس وَقت؟ زَيد، میرا مُخاطَب زَيد مُراد ہے، تو دیكھا اِس میں كِنايَہ ہے۔ یا میں اَپنی بات كَرتا ہوں، اور مَثَلاً میرا نام زَيد ہے اور میں كَہتا ہوں: أَنَا جَالِسٌ، میں بَیٹھا ہوں، اِس أَنَا کے ذَرِیعے میں نے كِنايَہ كِیا كِس سے؟ میرا نام زَيد ہے مَثَلاً، تو أَنَا سے میں نے كِس سے كِنايَہ كِیا؟ زَيد سے، یَعنِی اَپنے اَپنے، یُوں كَہو ایک اِسم کے ذَرِیعے كِنايَہ كَرنا دُوسرے اِسم سے۔ یا یُوں كَہو ایک اِسم سے اِرادَہ كَرنا دُوسرے اِسم کا، اِس کو كيا كَہتے ہیں؟ كِنايَہ، تو ضَمِيروں میں كیا ہوتا ہے؟ كِنايَہ ہوتا ہے، ضَمِير مُختَصَر ہوتی ہے اور اُس میں كِنايَہ ہوتا ہے، بات مُختَصَر ہو جاتی ہے بَھائِی۔ بات یہ چَل رہی تھی كہ یہ جو اِسمِ طاہِر ہے، یہ ہے، یہ ہے اَصل اور ضَمِير كیا ہے؟ كِنايَہ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ چَلِیے بَس كَریں بَس بَھائِی، بات یہاں تک سمجھ میں آ گئی، كِنايَہ اَچّھی طَرَح سمجھ میں آ گِیا، چَلِیے بَس بَھائِی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
50 approved lectures · 17 of 50