آگے سبق دیکھیے بھئی: وَهُوَ أَيِ التَّأْكِيدُ لَفْظِيٌّ أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى اللَّفْظِ لِحُصُولِهِ مِنْ تَكْرِيرِ اللَّفْظِ، وَمَعْنَوِيٌّ أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى الْمَعْنَى لِحُصُولِهِ مِنْ مُلَاحَظَةِ الْمَعْنَى، فَاللَّفْظِيُّ مِنْهُ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ.
گزشتہ سبق میں توابع میں سے تیسرے تابع تاکید کے بارے میں ہم نے پڑھنا شروع کیا تھا۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ تاکید ایسا تابع ہے جو اپنے متبوع کو پکا کرتا ہے، نسبت میں یا شمول میں۔ نسبت میں یا شمول میں۔ نسبت کے اندر پکا کرتا ہے، یعنی اس کا منسوب ہونا یا منسوب الیہ ہونا اس کو پکا کر دیتا ہے۔ مثلاً جَاءَنِي زَيْدٌ، دیکھو یہ جَاءَ فعل کی نسبت ہو رہی ہے زید کی طرف۔ توجہ ہے؟ تو جَاءَ فعل ہوا منسوب، اس کی نسبت کی گئی ہے، اور زید ہوا مَنْسُوبٌ إِلَيْهِ، اس کی طرف نسبت کی گئی ہے۔ تو کبھی کبھار تاکید لائی جائے گی منسوب کو پکا کرے گی وہ، اور کبھی کبھار وہ منسوب الیہ کو پکا کرے گی۔ مثلاً جَاءَ زَيْدٌ زَيْدٌ، تو یہ جو میں دوسری دفعہ زید لایا، اس نے پہلے زید کو پکا کر دیا۔ اس نے بتا دیا کہ زید بول کر زید ہی مراد ہے، کوئی اور مراد نہیں۔ یا دوسری مثال لے لو، جیسے میں کہتا ہوں جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، تو جَاءَ فعل ہے منسوب، اور أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ ہے منسوب الیہ۔ تو کوئی سننے والا خیال کر سکتا ہے کہ امیر المؤمنین نہیں آئے ہوں گے بلکہ ان کا کوئی سیکرٹری یا خاص آدمی آ گیا، لیکن اس سیکرٹری یا خاص آدمی کا آنا بھی ایسے ہی ہے جیسے امیر المؤمنین خود تشریف لائے ہوں۔ تو وہ اس جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، اس امیر المؤمنین کو مجاز پر محمول کر سکتا ہے کہ امیر المؤمنین سے خود وہ مراد نہیں، لیکن پھر آگے جب میں دوبارہ امیر المؤمنین لایا، اس نے پہلے امیر المؤمنین کو پکا کر دیا کہ یہ امیر المؤمنین سے امیر المؤمنین ہی مراد ہیں، کوئی اور مراد نہیں۔
اور اسی طرح کبھی کبھار جو ہے منسوب جو ہے اس کی تاکید لائی جائے گی جب آپ کا یہ خیال ہو کہ سامع جو ہے منسوب کے اندر غلطی وغیرہ کا وہم کر سکتا ہے یا اس کو مجاز پر محمول کر سکتا ہے۔ مثلاً کوئی شخص دوسرے کو آ کر بتلاتا ہے کہ زَيْدٌ قَتِيلٌ، تو متکلم کا خیال ہے کہ سننے والا وہم کر سکتا ہے کہ زید مقتول نہیں ہوا ہو گا، ہاں وہ مضروب ہو گا، اس کی پٹائی زیادہ کی گئی ہو گی، لیکن اسی کو قتل کے ساتھ تعبیر کر دیا گیا۔ تو وہ پھر آگے دوبارہ قَتِيلٌ لاتا ہے: زَيْدٌ قَتِيلٌ قَتِيلٌ۔ تو یہ دوسرے قَتِيلٌ نے آ کر بتلا دیا کہ پہلے قَتِيلٌ سے مضروب نہیں مراد بلکہ مقتول ہی مراد ہے بھئی، یعنی لفظ اپنے مجازی معنی میں استعمال نہیں ہوا۔ اور یہ بھی میں نے بتایا تھا کہ ایسا نہیں ہے مخاطب ایسا گمان کرے گا اور پھر آپ بعد میں تاکید لے کر آئیں گے، نہیں، آپ کا خیال ہے کہ مخاطب ایسا گمان کر سکتا ہے۔ توجہ ہے؟ تو صرف اس احتمال کی بنیاد پر آپ تاکید لاتے ہیں تاکہ اس قسم کا احتمال ہی ختم ہو جائے، سامع کے ذہن میں یہ بات ہی نہ آئے کہ کوئی اور اس سے مراد ہے۔
تو تاکید جو ہے اپنے متبوع کو پکا کرتی ہے، یا تو نسبت میں یا شمول میں۔ یعنی شمول کا فائدہ دے گی۔ مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِي الْقَوْمُ، میرے پاس وہ لوگ آئے، تو سننے والا خیال کر سکتا ہے کہ وہ سارے نہیں آئے ہوں گے، بعض آ گئے ہوں گے، تو آگے میں كُلُّهُمْ لا کر اس کے اس وہم کو دور کر دیتا ہوں۔ تو ایسا نہیں ہے کہ سامع نے واقعی میں ایسا وہم کیا ہے، لیکن جَاءَنِي الْقَوْمُ سے وہ ایسا وہم کر سکتا تھا، تو میں نے اس احتمال کی وجہ سے پہلے سے ہی كُلُّهُمْ کی تاکید ساتھ ذکر کر دی تاکہ اس قسم کا وہم اس کے ذہن میں آئے ہی نہ بھئی۔ تو دیکھو جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ، وہ لوگ میرے پاس آئے تھے سب کے سب۔ كُلُّهُمْ یہ تاکید ہے اور اس نے شمول کا فائدہ دیا کہ آنے میں یہ وہ قوم کے تمام افراد شامل ہیں، کوئی ایک بھی باقی نہیں ہے۔ تو دیکھو تاکید یا نسبت میں پکا کرتی ہے اپنے متبوع کو یا شمول میں پکا کرتی ہے۔
اور میں نے بتایا تھا تاکید کے تین بڑے فائدے ہیں جن کی وجہ سے اس کو ذکر کیا جاتا ہے۔ کہ کبھی کبھار تاکید کو اس لیے ذکر کرتے ہیں تاکہ کہیں مخاطب غافل نہ ہو، اور غفلت میں وہ منسوب یا منسوب الیہ کو سن نہ سکے یا اس کی توجہ نہ ہو اس کی طرف، تو لہٰذا جس میں غفلت کا وہم ہو سکتا ہے وہاں اس لفظ کو دوبارہ لائیں گے۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ وہ منسوب الیہ سے کہیں غافل نہ ہو تو آپ منسوب الیہ کو دوبارہ لائیں گے، اور اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ کہیں وہ منسوب سے غافل نہ ہو تو پھر آپ منسوب کو دوبارہ لائیں گے۔ تو سامع سے غفلت کے نقصان کو دور کرنے کے لیے تاکید لاتے ہیں۔ اور کبھی تاکید اس لیے لاتے ہیں کہ کہیں سامع متکلم کے بارے میں غلطی کا گمان نہ کرے۔ مثلاً میں نے جَاءَ زَيْدٌ کہا، تو کہیں مخاطب یہ خیال نہ کرے کہ متکلم تو عمرو کہنا چاہتا تھا، زبان پر غلطی سے زید آ گیا کیونکہ زید تو بڑا آدمی ہے، وہ تو نہیں آیا ہو گا، عمرو آیا ہو گا۔ تو میں دوبارہ زید لا کر اس کے اس غلطی کے وہم کو کیا کر دیتا ہوں؟ ختم۔ تو یہ معنی نہیں کہ اس نے واقعی وہم کیا ہے غلطی کا، بلکہ یہ احتمال تھا کہ وہ غلطی کا وہم کر سکتا تھا متکلم کے بارے میں، کہ متکلم سے غلطی ہوئی ہے، یہ گمان وہ کر سکتا تھا۔ تو پہلا فائدہ کیا تاکید کا؟ کہ یہ سامع سے غفلت کے نقصان کو دور کرتی ہے۔ اور دوسرا فائدہ کیا؟ کہ سامع متکلم کے بارے میں یہ گمان کر سکتا ہے کہ اس نے غلطی سے یہ لفظ ادا کیا ہے، تو اس غلطی کے گمان کو دور کر دیتی ہے یہ تاکید۔ اور تیسرا یہ کہ تاکید جو ہے یہ مجاز کے احتمال کو ختم کر دیتی ہے۔
اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ جو پہلے دو فائدے ہیں تاکید کے، ان کے لیے تاکیدِ لفظی ہی لائی جائے گی۔ سامع سے غفلت کے نقصان کو دور کرنے کے لیے یا سامع جو ہے متکلم کے بارے میں غلطی کا گمان کر سکتا ہے، ان دونوں کو دور کرنے کے لیے تاکیدِ لفظی ہی لاتے ہیں، ان کے لیے تاکیدِ معنوی نہیں لاتے۔ میں نے بتایا تھا تاکید دو قسم پر ہے: ایک تاکیدِ لفظی، ایک تاکیدِ معنوی۔ تاکیدِ لفظی یہ ہے کہ اسی پہلے لفظ کو دوبارہ لایا جائے، اور تاکیدِ معنوی وہ آٹھ نو لفظ ہیں جو آپ پڑھیں گے آج، کہ كُلٌّ ہے، نَفْسٌ ہے، عَيْنٌ ہے، اور اسی طرح كِلَا، كِلْتَا ہیں، أَجْمَعُ، أَكْتَعُ، أَبْتَعُ اور أَبْصَعُ، تو یہ نو الفاظ جو ہیں ان کے ساتھ تاکیدِ معنوی ہوتی ہے۔ تو یہ باقی اسی لفظ کو دوبارہ لایا جائے تو یہ تاکیدِ لفظی ہے۔ تو پہلے دونوں فائدوں کے لیے تاکیدِ لفظی ہی لے کر آئیں گے۔ اور اگر متکلم کا یہ خیال ہے کہ مخاطب جو ہے وہ مجاز کا وہم کر سکتا ہے منسوب یا منسوب الیہ کے بارے میں، تو اگر منسوب کے بارے میں یہ خیال ہو کہ اس کے بارے میں مخاطب مجاز کا وہم کر سکتا ہے تو وہاں بھی تاکیدِ لفظی ہی لانا پڑے گی۔ اور ہاں، اگر منسوب الیہ کے اندر یہ متکلم کا خیال ہے کہ مخاطب جو ہے وہ مجاز کا وہم کر سکتا ہے، تو وہاں پر منسوب الیہ جو ہے اس کی تاکیدِ لفظی بھی لا سکتے ہیں اور تاکیدِ معنوی بھی لا سکتے ہیں۔
اور پھر آخر میں صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ تاکید کے جتنے الفاظ ہیں ان کے یہی فائدے ہیں۔ کیا فائدے ہیں؟ یا وہ نسبت کے اندر اپنے متبوع کو پکا کرتے ہیں یا شمول کے اندر اپنے متبوع کو پکا کرتے ہیں۔ تو جب یہ دونوں قیدیں لگا دیں تو تاکید کے سارے الفاظ اس میں داخل ہو گئے کیونکہ سب کا فائدہ ہی یہ ہے، اس کے علاوہ کوئی تیسرا فائدہ ہی نہیں ہے۔ یا وہ نسبت میں اپنے متبوع کو پکا کرتے ہیں یا شمول میں۔ تو تاکید کے سب لفظوں کا جب یہی فائدہ ہے تو اس تعریف میں ساری تاکیدات داخل ہو گئیں، جتنے بھی تاکید کے لفظ ہیں۔ ہاں اب تعریف جامع بھی ہونی چاہیے اور دخولِ غیر سے مانع بھی ہونی چاہیے۔ اب وہ مانع کیسے ہے؟ تو اس کے بارے میں بتایا تھا کہ جو جب ماتن نے کہا کہ اَلتَّأْكِيدُ تَابِعٌ، اور آگے کہا يُقَرِّرُ أَمْرَ الْمَتْبُوعِ، تو یہ يُقَرِّرُ أَمْرَ الْمَتْبُوعِ کے ذریعے عطف بھی نکل گیا، بدل بھی نکل گیا، صفت بھی نکل گئی۔ کیونکہ عطف جو ہے وہ اپنے متبوع کو پکا کرنے کے لیے نہیں آتا، معطوف علیہ الگ ہوتا ہے اور معطوف الگ ہوتا ہے، وہ اپنے متبوع کو پکا نہیں کرتا۔ اور بدل؟ بدل تو خود مقصود ہوتا ہے، وہ بھی اپنے متبوع کو پکا کرنے کے لیے نہیں آتا، تو بدل بھی نکل گیا۔ اور نیز صفت، صفت اگرچہ بعض احوال میں وہ صفت توضیح کا فائدہ دیتی ہے، جیسے تاکید وضاحت کا فائدہ دیتی ہے، جیسے میں نے کہا تھا جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، تو یہ دوبارہ امیر المؤمنین نے کیا کیا؟ وضاحت کر دی کہ امیر المؤمنین سے امیر المؤمنین ہی مراد ہیں، کوئی ان کا سیکرٹری وغیرہ مراد نہیں۔ تو دیکھو معلوم ہوا یہ تاکید توضیح کا فائدہ دے رہی ہے، اور صفت بھی آپ نے پڑھا ہے معرفہ کے اندر صفت توضیح کا فائدہ دیتی ہے، پھر تو آپ کی تعریف میں صفت بھی داخل ہو رہی ہے! تو اس کا جواب دیا کہ یہ باعتبارِ وضع کے نہیں ہے۔ اعتبار وضع کا ہے، کس کا؟ ایک لفظ کو کس چیز کے لیے وضع کیا گیا ہے، کس معنی کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ صفت کو اس معنی کے لیے وضع نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے متبوع کی وضاحت کرے، صفت کو اس لیے وضع کیا گیا ہے کہ یہ ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے جو اس کے متبوع میں پایا جائے۔ جیسے دیکھو جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ، زَيْدٌ موصوف ہے اور الْعَالِمُ صفت ہے، اور یہ الْعَالِمُ ہونے کا معنی کس میں پایا جا رہا ہے؟ زید یعنی متبوع میں پایا جا رہا ہے۔ تو صفت کو ایسے معنی کے لیے وضع کیا گیا ہے جو متبوع کے اندر پایا جائے، یہ اس معنی پر دلالت کرتی ہے۔ لہٰذا یہ اصل وضع توضیح کے لیے نہیں، تو اعتبار وضع کا ہے۔ لہٰذا صفت بھی اس تعریف سے نکل گئی کیونکہ وہ اس فائدے کے لیے وضع نہیں، توضیح کے لیے وضع نہیں، اگرچہ بعض مقامات پر وہ توضیح کا فائدہ دیتی ہے۔
اور باقی رہ گیا عطفِ بیان، تو عطفِ بیان اس کو اب کیسے نکالیں گے؟ کیونکہ عطفِ بیان اپنے متبوع کی توضیح کرتا ہے۔ جیسے جَاءَنِي أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ، أبو حفص سے آپ کو پتا نہیں چل رہا تھا کون مراد ہیں، آگے عمر کے لفظ نے آ کر بتلا دیا کہ اس سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مراد ہیں بھئی۔ تو دیکھو عطفِ بیان نے اپنے متبوع کی وضاحت کر دی، اس کی توضیح کر دی، تو یہ تو تاکید کے اندر داخل ہو گیا! تاکید بھی کیا فائدہ دیتی تھی؟ اپنے متبوع کو پکا کرتی تھی، اس کی وضاحت کر دیتی تھی، جَاءَنِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ۔ اگر صرف میں ایک دفعہ امیر المؤمنین لاتا تو سننے والے کو وہم ہو سکتا تھا کہ امیر المؤمنین بول کر امیر المؤمنین نہیں مراد بلکہ ان کا کوئی سیکرٹری وغیرہ مراد ہے۔ تو اگلے امیر المؤمنین نے وضاحت کر دی، پہلے امیر المؤمنین کو پکا کر دیا کہ امیر المؤمنین سے امیر المؤمنین ہی مراد ہیں، یعنی یوں کہو دوسرے امیر المؤمنین نے پہلے لفظ کی وضاحت کر دی۔ اور عطفِ بیان بھی اسی طرح کرتا ہے، وہ اپنے کیا کرتا ہے، اپنے متبوع کی وضاحت کرتا ہے، وہ تو اس تعریف سے نہیں نکل رہا! تو صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ بھئی عطفِ بیان اپنے متبوع کی توضیح تو کرتا ہے، لیکن ذات کے اعتبار سے وضاحت کرتا ہے اس کی، کہ أبو حفص سے کون سی ذات مراد ہے؟ توجہ ہے؟ عمر نے آ کر بتلا دیا کہ اس سے أبو حفص سے یہ عمر کی جو ذات ہے وہ مراد ہے۔ تو عطفِ بیان جو ہے اپنے متبوع کی وضاحت تو کرتا ہے لیکن ذات کے اعتبار سے وضاحت کرتا ہے، نسبت میں یا شمول کے اندر وضاحت نہیں کرتا۔ لہٰذا عطفِ بیان بھی اس تعریف سے خارج ہو گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب آئیے آج کے سبق پر۔ کہتے ہیں وَهُوَ أَيِ التَّأْكِيدُ لَفْظِيٌّ أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى اللَّفْظِ۔ بھئی پہلے متن متن دیکھ لیجیے۔ کہتے ہیں: وَهُوَ لَفْظِيٌّ وَمَعْنَوِيٌّ۔ وَهُوَ لَفْظِيٌّ وَمَعْنَوِيٌّ، اور یہ تاکید جو ہے لفظی ہے اور معنوی ہے۔ تاکید ایک لفظی ہے اور ایک معنوی ہے۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ لَفْظِيٌّ کے اندر یہ یا نسبت والی ہے، تاکید لفظی ہے یعنی لفظ والی ہے، اور ایک تاکید معنوی ہے یعنی معنی والی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اب اس کو شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَهُوَ أَيِ التَّأْكِيدُ، ضمیر کا مرجع بتلا دیا کہ هُوَ ضمیر کس کو راجع ہے؟ تاکید کو، یہ اس کی تقسیم کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: وَهُوَ أَيِ التَّأْكِيدُ، تاکید جو ہے لَفْظِيٌّ أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى اللَّفْظِ، دیکھو مَنْسُوبٌ إِلَى اللَّفْظِ کیا بتلانا چاہتے ہیں؟ کہ لَفْظِيٌّ میں یہ یا کون سی ہے؟ نسبت والی ہے۔ تو کہتے ہیں لَفْظِيٌّ أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى اللَّفْظِ یعنی لفظ کی طرف منسوب ہے، لِحُصُولِهِ مِنْ تَكْرِيرِ اللَّفْظِ، اس لیے کیونکہ یہ جو تاکیدِ لفظی ہے یہ تکرارِ لفظ سے حاصل ہوتی ہے، کہ اسی لفظ کا دوبارہ تکرار کیا جائے۔ وَمَعْنَوِيٌّ، اور ایک تاکید معنوی ہے، أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى الْمَعْنَى، یعنی معنی کی طرف منسوب ہے، لِحُصُولِهِ مِنْ مُلَاحَظَةِ الْمَعْنَى، اس لیے کیونکہ یہ تاکید معنی کو ملاحظہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ، جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ وہ ساری قوم میرے پاس آئی۔ دیکھو اب یہاں الْقَوْمُ لفظ الگ ہے اور كُلُّهُمْ لفظ الگ ہے، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ اسی کو پکا کر رہا ہے۔ الْقَوْمُ سے مثلاً آٹھ افراد ہیں، وہ الْقَوْمُ کے ذریعے میں نے ان کی طرف اشارہ کیا تھا، تو آگے كُلُّهُمْ نے کیا کیا؟ اسی کو پکا کر دیا، تو یہ كُلُّهُمْ نے اسی معنی کا فائدہ دیا جس معنی کا فائدہ الْقَوْمُ کا لفظ دے رہا تھا۔ تو یہ کیا ہے؟ معنی کے اعتبار سے تاکید ہے، لفظوں کے اعتبار سے تاکید نہیں، کیونکہ الْقَوْمُ کا لفظ الگ ہے اور كُلُّهُمْ کا لفظ الگ ہے۔ یہ معنی ہے وَمَعْنَوِيٌّ أَيْ مَنْسُوبٌ إِلَى الْمَعْنَى لِحُصُولِهِ مِنْ مُلَاحَظَةِ الْمَعْنَى۔
اس لیے کیونکہ یہ جو تاکیدِ معنوی ہے یہ معنی کو ملاحظہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے، یعنی معنی کے اعتبار سے یہ تاکید حاصل ہوتی ہے بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی، متن متن اب صرف دیکھیے۔ کہتے ہیں: فَاللَّفْظِيُّ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ نَحْوُ جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا۔ جی، تاکیدِ لفظی کہتے ہیں تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وہ پہلے لفظ ہی کا تکرار ہے۔ تاکیدِ لفظی کسے کہتے ہیں؟ کہ پہلے لفظ کا تکرار کیا جائے۔ اور پھر صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ پہلے لفظ کا یہ تکرار کبھی حقیقتاً ہو گا، کبھی حکماً ہو گا۔ کبھی پہلے لفظ کا حقیقتاً تکرار ہو گا جیسے جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، یہ زیدِ ثانی دیکھو یہ بعینہٖ اسی پہلے لفظ کا تکرار ہے۔ اور کبھی جو ہے پہلے لفظ کا تکرار حکماً ہو گا، حقیقتاً نہیں ہو گا۔ مثلاً میں کہتا ہوں ضَرَبْتُ أَنَا، ضَرَبْتُ یہ تَا ضمیر کس کی ہے؟ متکلم کی، اور یہ مرفوع متصل ہے۔ اب میں اس کی تاکید لایا أَنَا، یہ بھی متکلم کی ضمیر ہے لیکن یہ مرفوع منفصل ہے۔ تو یہ دیکھو بعینہٖ پہلے لفظ کا تکرار نہیں ہے، وہ ضمیرِ متصل ہے یہ ضمیرِ منفصل ہے، لیکن آپ کو بتائیں گے کہ بھئی یہاں پر مجبوری ہے، ضمیرِ متصل کو ہم دوبارہ لا ہی نہیں سکتے کیونکہ متصل الگ آتی ہی نہیں ہے، تو اس کے لیے پورے فعل کو تو دوبارہ لا سکتے ہیں آپ، اس اکیلی ضمیر کو دوبارہ نہیں لا سکتے۔ جب اکیلی ضمیر کو نہیں لا سکتے تو مجبوراً پھر ضمیرِ منفصل کو لائیں گے، تو یہ یوں کہیں گے کہ یہ حکماً وہی لفظ ہے، حقیقتاً تو وہ لفظ نہیں، لیکن حکماً اسی لفظ کا تکرار ہو گیا۔ کیونکہ صرف فرق کیا ہے؟ اتصال اور انفصال کا فرق ہے، باقی دونوں ضمیریں ایک ہی ذات پر دلالت کر رہی ہیں۔
بات سمجھ میں آ گئی۔ معلوم ہوا تاکیدِ لفظی حقیقتاً بھی ہو سکتی ہے اور حکماً بھی۔ حقیقتاً کیا؟ کہ اسی لفظ کا تکرار کیا جائے، جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ۔ اور حکماً کیا؟ کہ ضمیرِ متصل کی تاکید کس کے ساتھ لائی جائے؟ ضمیرِ منفصل کے ساتھ، تو یہ بھی تاکیدِ لفظی کے اندر ہی داخل ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو اب دیکھیے ترجمہ متن کا۔ کہتے ہیں: فَاللَّفْظِيُّ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ، تو تاکیدِ لفظی جو ہے وہ تکرار ہے لفظِ اول کا، نَحْوُ جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، جیسے جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، اس میں دیکھو زیدِ ثانی دوبارہ لایا گیا۔ آگے دیکھیے: وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا، اور یہ تکرار جو ہے لفظِ اول کا، یہ جاری ہوتا ہے فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا تمام الفاظ کے اندر۔ یہ لفظ کا تکرار جو ہے، اسی لفظ کا تکرار کر کے جو تاکید لائی جاتی ہے، یہ تمام الفاظ کے اندر جاری ہوتا ہے، یعنی اسم کے اندر بھی، فعل کے اندر بھی، حرف کے اندر بھی، جملے کے اندر بھی یعنی مرکبِ تام میں بھی، مرکبِ ناقص کے اندر بھی۔ کبھی اسی فعل کو بھی دوبارہ لے آتے ہیں ضَرَبَ ضَرَبَ زَيْدٌ، جیسے گزشتہ سبق میں مثالیں گزری تھیں۔
یاد رکھو یہ جو تاکید ہم پڑھ رہے ہیں یہ توابع میں سے ہے، اور یہ کس کی بحث چل رہی ہے؟ اسم کی بحث چل رہی ہے، آگے فعل کی بحث الگ آئے گی اور حرف کی بحث الگ۔ تو یہ جو اصطلاحی تاکید جس کو علمِ نحو میں تاکید کہا جاتا ہے، اس میں صرف اسم داخل ہے، فعل یا حرف اس میں داخل نہیں، کیونکہ یہاں پر آپ یہ توابع میں سے پڑھ رہے ہیں اور یہ توابع کس میں سے ہیں؟ اسم میں سے ہیں۔ تو یہاں بھی تاکیدِ لفظی اور معنوی جو ذکر ہو رہے ہیں، وہ صرف اسم اس میں داخل ہے، فعل اور حرف داخل نہیں، اسی طرح جملہ یا مرکبات بھی اس میں داخل نہیں۔ تو انہوں نے کیا بتایا کہ وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا اور یہ جو تکرار ہے یہ جاری ہوتا ہے تمام الفاظ میں۔ تاکیدِ لفظی نہیں، تاکیدِ لفظی تمام الفاظ میں جاری نہیں ہوتی کیونکہ تاکیدِ لفظی تو اسم کی قسم ہے۔ اور یہ تکرارِ لفظی جو ہے تمام لفظوں میں جاری ہوتا ہے، اسم میں بھی، فعل میں بھی اور حرف میں بھی، جملے میں بھی اور اسی طرح مرکبِ ناقص کے اندر بھی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا اور یہ تکرار جو ہے یہ جاری ہوتا ہے تمام الفاظ کے اندر۔
یا آپ کو صاحبِ جامی بتلائیں گے کہ يَجْرِي کے اندر ضمیر آپ تاکیدِ لفظی کو بھی لوٹا سکتے ہیں، اور یہ جو تاکیدِ لفظی ہے یہ جاری ہوتی ہے فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا تمام الفاظ میں۔ جاری ہوتی ہے تمام الفاظ میں، اور الفاظ کو اپنے عموم پر باقی نہ رکھیں کہ اس میں اسم بھی داخل ہو جائے، فعل بھی داخل ہو جائے، حرف بھی داخل ہو جائے، جملہ بھی داخل ہو جائے اور مرکبِ ناقص بھی داخل ہو جائے، ایسا نہیں، بلکہ الفاظ سے صرف اسم مراد لیں۔ کیا مراد لیں؟ اسم۔ اب یہ بات ٹھیک ہو جائے گی کہ وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا، اور یہ تاکیدِ لفظی جو ہے، یہ جو اسم کی قسم ہے، یہ جاری ہوتی ہے فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا أَيْ فِي الْأَسْمَاءِ كُلِّهَا تمام اسموں میں۔ یعنی تاکیدِ معنوی تو آٹھ نو لفظ ہیں، لیکن تاکیدِ لفظی تمام اسموں کے اندر جاری ہوتی ہے، اس کے اندر کوئی تعداد متعین نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو دو تقریریں ہو سکتی ہیں۔ ایک تقریر کیا؟ کہ يَجْرِي کی ضمیر کس کو لوٹاؤ؟ مطلقاً تکرار کی طرف، کہ یہ تکرار جاری ہوتا ہے۔ تاکیدِ لفظی نہیں، صرف تکرار جاری ہوتا ہے۔ کس میں؟ دیکھو تاکید کی طرف ضمیر لوٹائیں گے نا، تو تاکیدِ لفظی تو صرف اسم کی قسم ہے، تو باقی چیزیں تو الفاظ کے اندر نہیں آئیں گی۔ یہ تو حالانکہ تکرارِ الفاظ تو اسم میں بھی ہوتا ہے، فعل میں بھی ہوتا ہے، حرف میں بھی ہوتا ہے، جملے میں بھی ہوتا ہے، مرکبِ ناقص میں بھی ہوتا ہے۔ تو الفاظ کو اپنے عموم پر باقی رکھیں اور پھر يَجْرِي کی ضمیر تاکیدِ لفظی کو نہ لوٹائیں وہ تو اسم کی قسم ہے، بلکہ کہیں یہ جو تکرار مطلقاً یہاں ذکر ہوا، تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ، یہ جو تکرار ہے یہ جاری ہوتا ہے تمام الفاظ میں، چاہے اسم ہو، فعل ہو یا حرف وغیرہ ہوں بھئی۔ تو اس صورت میں یہ الگ بات ذکر کر دی صاحبِ کافیہ نے تکرار کے اعتبار سے۔ یا آپ چاہیں تو اس کو اسی کے ساتھ جوڑیں کہ يَجْرِي کی ضمیر تاکید ہی کو لوٹائیں۔ کس کو؟ اور تاکید تو صرف کس کی قسم؟ اسم کی، تو پھر الفاظ سے اسم مراد لیں، کہ یہ تاکیدِ لفظی جاری ہوتی ہے فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا أَيْ فِي الْأَسْمَاءِ كُلِّهَا تمام اسموں کے اندر۔ یعنی یہ تاکیدِ معنوی کے مقابلے میں آ گئی بات: تاکیدِ معنوی چند گنے چنے الفاظ ہیں اور تاکیدِ لفظی تمام اسموں کے اندر جاری ہوتی ہے۔ تو یہ معنی ہے وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا اور یہ تمام الفاظ میں جاری ہوتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
جی اب اس سارے کو شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں: فَاللَّفْظِيُّ مِنْهُ، پس وہ جو لفظی ہے مِنْهُ کس میں سے؟ تاکید میں سے۔ تاکید کی دو قسمیں ہو گئیں نا، ایک لفظی اور ایک معنوی۔ تو کہتے ہیں فَاللَّفْظِيُّ مِنْهُ پس وہ جو لفظی ہے مِنْهُ تاکید میں سے، تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وہ پہلے لفظ کا تکرار ہے۔ تقریر بمعنی تکرار کے ہے میں نے کل بھی ذکر کیا تھا۔ فَاللَّفْظِيُّ مِنْهُ تو تاکید میں سے جو لفظی ہے وہ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وہ پہلے لفظ کا تکرار ہے۔ أَيْ مُكَرَّرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وَمُعَادُهُ حَقِيقَةً۔ یہ دراصل صاحبِ جامی ایک اشکال کا جواب دے رہے ہیں۔ اشکال یہ کہ تاکیدِ لفظی یہ اسم ہے۔ تاکیدِ لفظی کسے کہتے ہیں؟ جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، یہ زیدِ ثانی کیا ہے؟ تاکیدِ لفظی ہے۔ تو تاکیدِ لفظی کس کا نام؟ اسم کا نام ہے۔ اور آگے اس کی خبر کیا لائے؟ تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ، پہلے لفظ کا تکرار کرنا، کیونکہ تَكْرِير تو مصدر ہے۔ تو مبتدا آیا اَللَّفْظِيُّ اور خبر آئی تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ، تو مبتدا ہے ذات اور خبر ہے مصدر۔ جیسے میں کہوں زَيْدٌ عَدْلٌ یا میں کہوں زَيْدٌ ضَرْبٌ، زید مبتدا ہے اور خبر کیا میں لے آیا؟ ضرب۔ زید ضرب ہے یا زید ضارب ہے؟ زید ضارب ہے۔ تو دیکھا معلوم ہوا مصدر کا حمل ذات پر صحیح نہیں ہوتا، تو اس کو پھر اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول کے معنی میں لینا پڑتا ہے۔ تو یہاں پر بھی تَكْرِير آگے أَيْ مُكَرَّرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ بتلایا کہ یہ تَكْرِير مصدر بمعنی اسمِ مفعول کے ہے۔ توجہ ہے؟ جیسے دیکھو اس کو سمجھ لو جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، کس کی بات کر رہے ہیں؟ تاکیدِ لفظی کی۔ یہ جو زیدِ ثانی ہے، یہ تَكْرِير ہے یا یہ مُكَرَّر ہے؟ یہ مُكَرَّر ہے، مُكَرَّر کس کو کہتے ہیں؟ جس کو دوبارہ لایا جائے۔ تو یہ جو دوسرا لفظ ہے یہ تکرار نہیں ہے بلکہ یہ مُكَرَّر ہے، یہ مصدر نہیں ہے بلکہ اسمِ مفعول ہے۔ تو کہتے ہیں لفظی جو ہے تَكْرِيرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وہ پہلے لفظ کا تکرار ہے، أَيْ مُكَرَّرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ یعنی پہلے لفظ کا مُكَرَّر جو ہے وہ ہے تاکیدِ لفظی، وَمُعَادُهُ، مُعَاد اسمِ مفعول ہے أَعَادَ يُعِيدُ إِعَادَةً فَهُوَ مُعِيدٌ، وَأُعِيدَ يُعَادُ إِعَادَةً فَذَاكَ مُعَادٌ، تو یہ وہی مُعَاد اسی مُكَرَّر کی تفصیل کر رہا ہے۔ یعنی أَيْ مُكَرَّرُ اللَّفْظِ الْأَوَّلِ وَمُعَادُهُ، وہ پہلے لفظ کا جو مُكَرَّر ہے وہ مُعَادُهُ اور اس کا جو لوٹایا گیا ہے، حَقِيقَةً باعتبارِ حقیقت کے، یعنی حقیقتاً اسی پہلے لفظ کو مُكَرَّر لایا گیا ہے اور اس کا اعادہ کیا گیا ہے، نَحْوُ جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ، أَوْ حُكْمًا یا پہلے لفظ کو حکماً مُكَرَّر لایا گیا ہے، نَحْوُ ضَرَبْتَ أَنْتَ۔ تو یہ ضَرَبْتَ کی تَا ضمیر کیا ہے؟ مؤکد، اور أَنْتَ اس کی تاکید۔ تو تَا ضمیر متصل ہے اور أَنْتَ منفصل ہے، تو یہ وہی لفظ تو نہیں لایا گیا دوبارہ، لیکن یہ حکماً وہی لفظ ہے۔ تو کہتے ہیں نَحْوُ ضَرَبْتَ أَنْتَ وَضَرَبْتُ أَنَا۔
آگے دیکھیے: فَإِنَّ ذَلِكَ فِي حُكْمِ تَكْرِيرِ اللَّفْظِ، اس لیے کیونکہ یہ جو ہے تکرارِ لفظ کے حکم میں ہے، وَإِنْ كَانَ مُخَالِفًا لِلْأَوَّلِ لَفْظًا، اگرچہ یہ مخالف ہے اول کے لَفْظًا باعتبار لفظوں کے۔ پہلی ضمیر تو متصل ہے، ثانی تو منفصل ہے، تو اگرچہ لفظوں کے اعتبار سے یہ اس کے مخالف ہے، لیکن یہ اسی کے حکم میں ہے، تکرارِ لفظ کے حکم میں ہے۔ إِذِ الضَّرُورَةُ دَاعِيَةٌ إِلَى الْمُخَالَفَةِ، اس لیے کیونکہ ضرورت داعی ہوئی اس مخالفت کی طرف۔ ضمیرِ متصل تو ہم دوبارہ لا نہیں سکتے، توجہ ہے؟ تو لہٰذا مجبوراً کیا لانا پڑا؟ منفصل کو لانا پڑا۔ إِذِ الضَّرُورَةُ دَاعِيَةٌ إِلَى الْمُخَالَفَةِ اس لیے کیونکہ ضرورت جو ہے وہ داعی ہوئی اس مخالفت کی۔ ضرورت کی وجہ سے اس ضمیرِ متصل کی تاکید کس کے ساتھ لانا پڑی؟ ضمیرِ منفصل کے ساتھ، کیونکہ متصل کے دوبارہ لانے کی کوئی صورت نہیں تھی۔ اگر اس کو دوبارہ لانا ہے تو پھر ساتھ اس کے فعل کو بھی دوبارہ لانا پڑے گا بھئی، اور ہم تو فعل کی تاکید نہیں چاہتے، صرف کس کی تاکید چاہتے ہیں؟ اس ضمیر کی، تو اس کے لیے پھر اور کوئی صورت نہیں تھی، تو اس ضرورت کی وجہ سے۔ یہ معنی ہے إِذِ الضَّرُورَةُ دَاعِيَةٌ إِلَى الْمُخَالَفَةِ اس لیے کیونکہ ضرورت داعی ہوئی اس مخالفت کی، لِأَنَّهُ لَا يَجُوزُ تَكْرِيرُهُ مُتَّصِلًا، اس لیے کیونکہ اس ضمیرِ متصل کا تکرار جائز نہیں ہے مُتَّصِلًا متصل ہو کر، متصل ضمیر لاتے ہوئے اس کا تکرار جائز نہیں ہے۔
وَيَجْرِي أَيِ التَّكْرِيرُ مُطْلَقًا، میں نے بتایا تھا يَجْرِي کے اندر دو احتمال ذکر کریں گے صاحبِ جامی۔ ایک کیا؟ کہ يَجْرِي کی ضمیر صرف تکرار کو لوٹائیں کہ تکرار مطلقاً ہوتا ہے، کہ یہ مطلقاً جو تکرار ہے یہ تمام الفاظ میں ہوتا ہے اسم، فعل یا حرف وغیرہ۔ یا يَجْرِي کی ضمیر صرف اس تاکیدِ لفظی کو لوٹائیں، تو پھر اَلْأَلْفَاظ سے کیا مراد لے لیں؟ اسم مراد لے لیں۔ توجہ ہے؟ پھر سمجھ لو۔ دیکھو یہاں آیا متن میں وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا کہ یہ تمام الفاظ میں جاری ہوتی ہے۔ اگر تمام الفاظ سے مراد اسم، فعل اور حرف آپ سب کو داخل کرنا چاہتے ہیں تو پھر يَجْرِي کی ضمیر تاکیدِ لفظی کو نہ لوٹائیں، يَجْرِي کہ تاکیدِ لفظی جاری ہوتی ہے تمام الفاظ میں، اسم میں بھی، فعل میں بھی، حرف میں بھی۔ بھئی تاکیدِ لفظی تو اسم کی قسم ہے، وہ فعل میں کیسے جاری ہو گئی؟ وہ حرف میں کیسے جاری ہو گئی؟ توجہ ہے؟ لہٰذا يَجْرِي کی ضمیر تکرار کو لوٹائیں جو پیچھے ابھی تکرار، تَكْرِير کا لفظ آیا تھا اسی کو لوٹائیں، کہ یہ تکرار سارے لفظوں میں جاری ہوتا ہے، تاکید نہیں، کیا؟ تکرار سارے لفظوں میں جاری ہوتا ہے، اسم میں بھی، فعل میں بھی اور حرف میں بھی۔ اور اگر آپ يَجْرِي کی ضمیر کس کو لوٹانا چاہتے ہیں؟ تاکیدِ لفظی کو، تو پھر اس صورت میں الفاظ سے اسم مراد لیں، کیونکہ تاکیدِ لفظی اسم کی قسم ہے۔ تو کہتے ہیں: وَيَجْرِي أَيِ التَّكْرِيرُ مُطْلَقًا، یعنی مطلقاً جو تقریر ہے وہ جاری ہوتی ہے، لَا التَّكْرِيرُ الَّذِي هُوَ التَّأْكِيدُ الِاصْطِلَاحِيُّ، نہ کہ وہ تکرار جو کہ تاکیدِ اصطلاحی ہے، مطلقاً تکرار جو ہے وہ جاری ہوتا ہے، فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا تمام الفاظ میں، أَسْمَاءً أَوْ أَفْعَالًا أَوْ حُرُوفًا أَوْ جُمَلًا أَوْ مُرَكَّبَاتٍ تَقْيِيدِيَّةً أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ۔ اور یہ تمام الفاظ میں جاری ہوتا ہے یہ تکرار، أَسْمَاءً چاہے وہ اسم ہوں، أَسْمَاءً یہ مفعول بہ بنا یَعْنِي فعل کے لیے، کس کے لیے؟ یَعْنِي یعنی صاحبِ کافیہ کی مراد یہ ہے تمام الفاظ سے، أَسْمَاءً چاہے اسماء ہوں، أَوْ أَفْعَالًا یا افعال ہوں، أَوْ حُرُوفًا یا حروف ہوں، أَوْ جُمَلًا یا جملے ہوں، أَوْ مُرَكَّبَاتٍ تَقْيِيدِيَّةً، یہ مُرَكَّبَاتٍ یہ موصوف ہے اور تَقْيِيدِيَّةً اس کی صفت ہے بھئی، توجہ ہے؟ اور مُرَكَّبَاتٍ اس پر میں جر نہیں پڑھ رہا، اس کا نصب آتا ہی کسرہ کے ساتھ ہے، تو یہ منصوب ہے، تَقْيِيدِيَّةً اس کی صفت ہے، ما قبل میں منصوب ہیں أَسْمَاءً، أَفْعَالًا، حُرُوفًا، جُمَلًا، یہ سب منصوب ہیں تو مُرَكَّبَاتٍ تَقْيِيدِيَّةً یہ بھی کیا ہیں؟ منصوب۔ اور اسی طرح مرکبِ تقییدی جو ہے ان میں بھی یہ تکرار جاری ہوتا ہے، أَوْ غَيْرَ ذَلِكَ اور اس کے علاوہ میں بھی۔ مرکبِ تقییدی جس میں جزِ ثانی جو ہے قید ہوتا ہے پہلے جز کے لیے، اس کو مرکبِ تقییدی کہتے ہیں۔ قَيَّدَ يُقَيِّدُ تَقْيِيد کا معنی ہے قید کرنا، تو جزِ اول جو ہے مقیَّد ہوتا ہے اور جزِ ثانی مقیِّد ہوتا ہے قید کرنے والا۔ تو جیسے مضاف اور مضاف الیہ، دیکھو مضاف کے لیے جو مضاف الیہ ہے وہ قید ہوتا ہے۔ جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ، میرے پاس زید کا غلام آیا، میں نے مطلق غلام کی بات کی یا زید کے غلام کی؟ زید کے غلام کی بات کی ہے، تو یہ غُلَامُ زَيْدٍ اس غلام کے لیے زید قید ہے، اس کے بغیر اس کا معنی پورا نہیں ہوتا، اگر صرف غلام کہوں گا پھر تو اس سے پتا نہیں چلے گا کہ کون سا غلام مراد ہے۔ تو مضاف الیہ قید ہوتا ہے مضاف کے لیے۔ اسی طرح یاد رکھو صفت قید ہوتی ہے موصوف کے لیے، جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ، یہ الْعَالِمُ صفت یہ زید کے لیے قید ہے، اس نے بتلا دیا کہ یہ جو زید ہے یہ عالم ہے، غیرِ عالم نہیں ہے بھئی، اس نے غیرِ عالم کو نکال دیا۔ تو صفت بھی قید ہوتی ہے، تو یہ ہیں مرکباتِ تقییدیہ۔ اور اگر ثانی جز اول کے لیے قید نہ ہو تو یہ غیرِ تقییدیہ ہیں بھئی، تو ان کے علاوہ باقی مرکبات آ گئے۔ تو یہ ان سب میں جاری ہوتی ہے۔
وَلَا يَبْعُدُ، اب دوسرا احتمال ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ پہلا احتمال کیا؟ يَجْرِي کی ضمیر کس کو لوٹائی؟ مطلقِ تکرار کو۔ اب يَجْرِي کی ضمیر کس کو لوٹائیں گے؟ تاکیدِ لفظی کو، اور الفاظ سے کیا مراد لیں گے؟ اسم مراد لیں گے۔ وَلَا يَبْعُدُ، اور یہ بات بھی بعید نہیں ہے کہ إِرْجَاعُ الضَّمِيرِ إِلَى التَّأْكِيدِ اللَّفْظِيِّ الِاصْطِلَاحِيِّ، کہ لوٹایا جائے ضمیر کو تاکیدِ لفظی اصطلاحی کی طرف، وَتَخْصِيصُ الْأَلْفَاظِ بِالْأَسْمَاءِ، اور الفاظ کی تخصیص کی جائے اسماء کے ساتھ، کہ الفاظ سے کیا مراد ہیں؟ اسماء مراد ہیں۔ وَيَكُونُ الْمَقْصُودُ مِنْ هَذَا التَّعْمِيمِ، اور مقصود جو ہے، غرض جو ہے اس تعمیم کے ذریعے، یہ جو تعمیم ذکر ہوئی فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا یہ كُلِّهَا کے ساتھ تعمیم کر دی گئی، تو کہتے ہیں وَيَكُونُ الْمَقْصُودُ مِنْ هَذَا التَّعْمِيمِ اور مقصود جو ہے اس تعمیم کے ذریعے عَدَمُ اخْتِصَاصِهِ بِأَلْفَاظٍ مَحْصُورَةٍ كَالتَّأْكِيدِ الْمَعْنَوِيِّ، یہ بیان کرنا ہو کہ تاکیدِ لفظی کا اختصاص نہیں ہے بِأَلْفَاظٍ مَحْصُورَةٍ کچھ معین الفاظ کے ساتھ اس کا اختصاص نہیں ہے كَالتَّأْكِيدِ الْمَعْنَوِيِّ جیسے کس میں ہے؟ تاکیدِ معنوی میں۔ بھئی تاکیدِ معنوی تو چند مخصوص الفاظ کے ساتھ ہی ہوتی ہے، لیکن یہاں کیا کہا؟ وَيَجْرِي فِي الْأَلْفَاظِ كُلِّهَا، تو الفاظ سے کیا مراد لیے؟ اسماء، اور آگے تعمیم بھی کر دی كُلِّهَا تمام اسماء میں یہ جاری ہوتی ہے۔ تو یہ تعمیم کیوں کی؟ کہتے ہیں یہ بتلانا یہ چاہتے ہیں، مقصد یہ ہے اس تعمیم کے ذریعے کہ جیسے تاکیدِ معنوی تو چند مخصوص الفاظ کے ساتھ ہوتی ہے، لیکن تاکیدِ لفظی اس طرح چند مخصوص الفاظ میں بند نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
پھر دوبارہ دیکھ لیجیے ترجمہ۔ کہتے ہیں: وَلَا يَبْعُدُ إِرْجَاعُ الضَّمِيرِ إِلَى التَّأْكِيدِ اللَّفْظِيِّ الِاصْطِلَاحِيِّ، اور یہ بات بھی بعید نہیں ہے کہ ضمیر کو لوٹایا جائے تاکیدِ لفظی اصطلاحی کی جانب، وَتَخْصِيصُ الْأَلْفَاظِ بِالْأَسْمَاءِ، اور تخصیص کی جائے الفاظ کی اسماء کے ساتھ، کہ اس سے اسماء مراد ہیں، وَيَكُونُ الْمَقْصُودُ مِنْ هَذَا التَّعْمِيمِ، اور یہ جو تعمیم کی گئی اس کے ذریعے مقصود جو ہے عَدَمُ اخْتِصَاصِهِ وہ یہ بیان کرنا ہے کہ تاکیدِ لفظی کا اختصاص نہیں ہے بِأَلْفَاظٍ مَحْصُورَةٍ کچھ مخصوص الفاظ کے ساتھ، کچھ معین الفاظ کے ساتھ، كَالتَّأْكِيدِ الْمَعْنَوِيِّ جیسے کس میں ہے؟ تاکیدِ معنوی میں، یہ اس کی طرح نہیں ہے۔
آگے دیکھیے بھئی، متن متن دیکھیے: وَالْمَعْنَوِيُّ بِأَلْفَاظٍ مَحْصُورَةٍ، اور تاکیدِ معنوی جو ہے کچھ مخصوص معین الفاظ کے ساتھ ہو گی، اور وہ الفاظ یہ ہیں: نَفْسُهُ، وَعَيْنُهُ، وَكِلَاهُمَا، وَكُلُّهُ، وَأَجْمَعُ، وَأَكْتَعُ، وَأَبْتَعُ، وَأَبْصَعُ۔ جی، یہ الفاظ ہیں تاکیدِ معنوی کے۔ یہ کتنے الفاظ ہیں؟ دیکھو نَفْسُهُ وَعَيْنُهُ دو ہو گئے، كِلَاهُمَا، كِلَاهُمَا مذکر کو ذکر کیا اور مؤنث ساتھ اس کے تابع ہے اس کو ذکر نہیں کیا۔
تو كِلَا اور كِلْتَا دونوں آ گئے، وَكُلُّهُ یہ پانچ ہو گئے، وَأَجْمَعُ وَأَكْتَعُ وَأَبْتَعُ وَأَبْصَعُ یہ چار، تو یہ نو الفاظ ہیں۔ تو آپ چاہیں تو ان کو آٹھ کہہ لیں، كِلَا کو صرف مذکر کو ہی شمار کریں، مؤنث اس کے تابع ہے اس کو شمار ہی نہ کریں، یا اس کو الگ شمار کر لیں تو نو لفظ کہہ لیں، تو یہ آٹھ یا نو لفظ ہیں تاکیدِ معنوی کے۔ اب اس کو شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَالتَّأْكِيدُ الْمَعْنَوِيُّ مُخْتَصٌّ بِأَلْفَاظٍ مَحْصُورَةٍ، اور تاکیدِ معنوی جو ہے وہ خاص ہے کچھ معین الفاظ کے ساتھ، أَيْ مَعْدُودَةٍ مَحْدُودَةٍ، مَعْدُود گنے ہوئے، گنے ہوئے، شمار کیے ہوئے، اور مَحْدُود یعنی جو ایک حد کے اندر ہیں، بند ہیں، ان کی ایک تعداد ہے، بات سمجھ میں آ گئی، یعنی معین ہیں، کیا ہیں؟ معین۔ تو جو بھی محصور ہو گا، جن کو بھی ایک حد کے اندر بند کیا گیا ہے، ان کی ایک خاص گنتی بھی ہو گی اور وہ متعین بھی ہوں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو متن میں کیا آیا کہ وَالتَّأْكِيدُ الْمَعْنَوِيُّ مُخْتَصٌّ بِأَلْفَاظٍ مَحْصُورَةٍ، اور صاحبِ جامی نے مَحْصُورَةٍ کا معنی کیا کیا؟ أَيْ مَعْدُودَةٍ مَحْدُودَةٍ، کچھ گنے ہوئے الفاظ ہیں، اور مَحْدُودَةٍ یعنی ان کی ایک حد ہے، جو بھی گنے ہوئے ہوں گے ان کی ایک حد ہو گی، یہ نہیں کہ ان کی کوئی حد ہی نہیں ہے، بڑھتے ہی چلے جائیں۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَهِيَ نَفْسُهُ، وَعَيْنُهُ، وَكِلَاهُمَا، وَكُلُّهُ، وَأَجْمَعُ، وَأَكْتَعُ، وَأَبْتَعُ، وَأَبْصَعُ بِالصَّادِ الْمُهْمَلَةِ، وَقِيلَ بِالضَّادِ الْمُعْجَمَةِ۔ یہ جو أَبْصَعُ ہے نا أَبْصَعُ، کہتے ہیں بِالصَّادِ الْمُهْمَلَةِ یہ اس صاد کے ساتھ ہے الْمُهْمَلَةِ جس پر نقطہ نہیں ہے، جو بغیر نقطے کے ہے، جو بغیر نقطے کے ہے۔ وَقِيلَ اور کہا گیا ہے بِالضَّادِ الْمُعْجَمَةِ یہ صاد کے ساتھ نہیں ہے، ضاد کے ساتھ ہے الْمُعْجَمَةِ وہ جو نقطے والا ہے۔ عَجَمَ يُعْجِمُ کا معنی نقطے لگانا، اور أَهْمَلَ يُهْمِلُ کا معنی ویسے چھوڑ دینا یعنی جس پر نقطے نہ ہوں۔ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا ہمارے علماء کا طریقہ ہے جہاں لفظوں کے اندر اشتباہ کا خطرہ ہو، مثلاً انہوں نے صاد لکھا ہے، ہو سکتا ہے کہیں غلطی سے کاتب اس پر ایک نقطہ نہ ڈال دے، تو وہ تو پڑھنے والا اس کو ضاد پڑھے گا، تو پھر وہ ساتھ لفظوں میں بھی لکھ دیتے ہیں کہ یہ بغیر نقطے کے ہے، بِالصَّادِ الْمُهْمَلَةِ۔ یہ تو اب یہ مَهْمَلَة کا لفظ بتلا دے گا کہ اگر کاتب نے غلطی سے نقطہ لگایا بھی ہے، اَلْمُهْمَلَة کا لفظ بتا دے گا کہ یہ بغیر نقطے کے ہے اور یہ نقطہ غلطی سے لگا ہے، اور اگر نقطے والا ہو تو وہ ساتھ اَلْمُعْجَمَة لکھ دیتے ہیں کہ یعنی یہ نقطے والا لفظ ہے۔ تو کہتے ہیں یہ جو أَبْصَعُ ہے بِالصَّادِ الْمُهْمَلَةِ یہ صادِ مہملہ کے ساتھ ہے یعنی بغیر نقطے کے صاد کے ساتھ ہے، وَقِيلَ اور کہا گیا ہے بِالضَّادِ الْمُعْجَمَةِ یہ کس کے ساتھ ہے؟ ضادِ معجمہ کے ساتھ ہے۔ اور دیکھو اس کو قِيلَ کے ساتھ ذکر کیا اور قِيلَ کیا ہے؟ صیغہ تمریض ہے۔ تمریض ہے، یعنی صیغہ تمریض کا کیا معنی؟ یعنی اس کا معنی اس کے ذریعے کمزور قول کو نقل کیا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
قِيلَ لَا مَعْنَى لِهَذِهِ الْكَلِمَاتِ الثَّلَاثِ فِي حَالِ الْإِفْرَادِ۔ کہا گیا ہے کہ ان تین کلمات کا کوئی معنی نہیں ہے فِي حَالِ الْإِفْرَادِ اکیلے ہونے کی حالت میں۔ یہ جو أَجْمَعُ کے بعد آ رہے ہیں: أَكْتَعُ، أَبْتَعُ، أَبْصَعُ، یہ جو تین الفاظ ہیں، یہ کہتے ہیں ان کا اکیلے جب یہ ہوں تو ان کا کوئی معنی نہیں، یہ أَجْمَعُ کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں تاکید کے لیے۔ کس کے لیے؟ یاد رکھو بھئی تاکید کے لیے أَجْمَعُ لائیں گے، مذکر کے لیے مذکر، مؤنث کے لیے مؤنث، جمع کے لیے جمع لے کر آئیں گے، تثنیہ کے لیے یہ استعمال نہیں ہوتا، مفرد اور جمع کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ، جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ، وہ لوگ میرے پاس آئے أَجْمَعُونَ اکٹھے یعنی سارے کے سارے۔ اور اسی أَجْمَعُونَ کے ساتھ آپ أَكْتَعُ، أَبْتَعُ، أَبْصَعُ ان کو لا سکتے ہیں۔ یہ أَجْمَعُ کے تابع ہوتے ہیں، یہ أَجْمَعُ کے بغیر نہیں آتے۔ أَجْمَعُ لانا پڑے گا، پھر اس کے بعد آپ أَكْتَعُ، أَبْتَعُ، أَبْصَعُ لا سکتے ہیں۔ تو ان سے پہلے ہمیشہ کیا لائیں گے؟ أَجْمَعُ۔ اور پھر یہ بھی یاد رکھنا أَجْمَعُ کے ساتھ آپ چاہیں ان میں سے کسی کو بھی ذکر نہ کریں، اور آپ چاہیں تو ایک کو ذکر کریں، چاہے دو کو ذکر کریں، چاہے تینوں کو ذکر کریں وہ آپ کی مرضی ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ، میں ایک کو بھی ساتھ ذکر نہیں کرتا، اور میں چاہوں تو جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ أَكْتَعُ، بس ایک کو ذکر کر دیتا ہوں، تینوں میں سے کوئی بھی ایک ذکر کر دیں یا دو ذکر کر دیں یا تینوں کو ذکر کر دیں، وہ پھر آپ کی مرضی ہے لیکن أَجْمَعُ کے بغیر یہ استعمال نہیں ہوتے۔ تو بعض علماء نے لکھا ہے کہ اکیلے ان کا کوئی معنی ہی نہیں ہے، یہ أَكْتَعُ، أَبْتَعُ اور أَبْصَعُ کا اکیلے استعمال کرو تو ان کا تو معنی ہی نہیں ہے، یہ اکیلے استعمال ہوتے ہی نہیں ہیں۔ تو کہتے ہیں قِيلَ لَا مَعْنَى لِهَذِهِ الْكَلِمَاتِ الثَّلَاثِ فِي حَالِ الْإِفْرَادِ، اور کہا گیا ہے کہ ان تین کلمات کا کوئی معنی نہیں ہے اکیلے ہونے کی حالت میں، مِثْلُ حَسَنٍ بَسَنٍ، جیسے حَسَنٌ بَسَنٌ ہے۔ بھئی جیسے اردو میں آپ بولتے ہیں، مہمل الفاظ بول دیتے ہیں: چائے شائے پیئیں گے آپ؟ کھانا وانا کھائیں گے؟ توجہ ہے؟ تو جیسے یہ دیکھو کھانا وانا، یہ کھانا تو ٹھیک ہے اس کا معنی تو ہے، یہ وانا کا لفظ جو ساتھ ملایا یہ مہمل لفظ ہے اس کا کوئی معنی نہیں۔ اسی طرح چائے شائے، چائے کا تو معنی ہے لیکن یہ جو شائے کا لفظ آپ نے ساتھ ملایا اس کا کوئی معنی نہیں ہے، تو یہ مہمل لفظ ہیں۔ اسی طرح یہ بھی اگر اکیلے استعمال ہوں تو ان کا کوئی معنی نہیں۔ تو جیسے یہ اردو میں استعمال ہوتا ہے نا: کھانا وانا کھائیں گے؟ چائے شائے پیئیں گے؟ اسی طرح عربی میں بھی استعمال ہوتا ہے: حَسَنٌ بَسَنٌ، حَسَنٌ بَسَنٌ دیکھو حَسَنٌ کا معنی تو اچھا ہے لیکن بَسَنٌ یہ اس کے ساتھ لفظ ویسے ہی ملا دیا، یا شَيْطَانٌ لَيْطَانٌ، شَيْطَانٌ لَيْطَانٌ دیکھو لَيْطَانٌ ساتھ ویسے ہی ملا دیا، یا جَائِعٌ نَائِعٌ، جَائِعٌ کا معنی تو بھوکا، اس کے ساتھ نَائِعٌ ویسے ہی ملا دیا۔ تو یہ اس طرح عربی میں بھی ساتھ لفظ جوڑ دیتے ہیں بھئی۔ تو جیسے یہ حَسَنٌ بَسَنٌ یہ بَسَنٌ کا کوئی معنی نہیں، اسی طرح ان تین لفظوں کا بھی اکیلے کوئی معنی نہیں۔
آگے دیکھیے: وَقِيلَ اور کہا گیا ہے أَكْتَعُ مُشْتَقٌّ مِنْ حَوْلٍ كَتِيعٍ أَيْ تَامٍّ، کہ أَكْتَعُ جو ہے یہ مشتق ہے مِنْ حَوْلٍ كَتِيعٍ۔ حَوْل کہتے ہیں سال کو، اور كَتِيع کا معنی پورا، أَيْ تَامٍّ دیکھو خود معنی بیان کر رہے ہیں، تام پورا ہو، تو حَوْلٍ كَتِيعٍ یعنی پورا سال۔ تو یہ أَكْتَعُ کس سے ماخوذ ہے؟ حَوْلٍ كَتِيعٍ سے أَكْتَعُ کا لفظ اخذ کیا گیا ہے، اور كَتِيع کا معنی تو پورا تھا، تو یہاں پر بھی أَكْتَعُ اس کی مناسبت آ گئی، یہ بھی تمام افراد کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ معنیِ تاکیدی کے ساتھ کیا آ گئی؟ مناسبت آ گئی، ایک تو یہ جس سے اخذ کیا گیا ہے، یہ أَكْتَعُ کس سے اخذ کیا؟ حَوْلٌ كَتِيعٌ سے، اور حَوْلٌ كَتِيعٌ کا کیا معنی؟ پورا سال، تو وہاں كَتِيع کا معنی پورا ہے، اسی سے أَكْتَعُ تاکید کے لیے لے لیا گیا، اور تاکید میں اس کا کیا معنی ہوتا تھا؟ تاکید جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ کیا معنی ہوتا تھا؟ ساری قوم آئی، جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ أَكْتَعُونَ تو یہ کس لیے آتا ہے؟ تمام افراد کے احاطے کے لیے آتا ہے، تو یہاں بھی تو دیکھو دونوں معنوں میں مناسبت ہے، کس سے اخذ کیا؟ كَتِيعٌ سے اس کا معنی بھی پورا، اور أَكْتَعُ کا معنی بھی تمام افراد، دیکھو مناسبت آ گئی۔
اور اسی طرح: وَأَبْصَعُ بِالْمُهْمَلَةِ، اور أَبْصَعُ اس کے بارے میں انہوں نے بتایا بعضوں نے کہا کہ یہ أَبْصَعُ صاد کے ساتھ ہے اور بعضوں نے کہا ہے أَبْضَعُ یہ ضاد کے ساتھ ہے، اب وہ بیان کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: وَأَبْصَعُ بِالْمُهْمَلَةِ مِنْ بَصَعَ الْعَرَقُ، یہ جو أَبْصَعُ ہے بِالْمُهْمَلَةِ بغیر نقطے کے، کہتے ہیں مِنْ بَصَعَ الْعَرَقُ یہ کس سے ہے؟ بَصَعَ الْعَرَقُ سے ہے۔ یاد رکھو بَصَعَ يَبْصَعُ کا معنی ہے بہنا، کسی چیز کا بہہ جانا۔ بَصَعَ الْعَرَقُ اور عَرَق را کے فتحہ کے ساتھ یہ پسینے کو کہتے ہیں۔ بَصَعَ الْعَرَقُ پسینہ نکلا، پسینہ آیا یا پسینہ بہہ گیا۔ تو بَصَعَ الْعَرَقُ سے ہے أَيْ سَالَ یعنی بہہ گیا۔ وَبِالْمُعْجَمَةِ اور اگر یہ نقطے والے ضاد کے ساتھ ہو مِنْ بَضَعَ أَيْ رَوِيَ، تو یہ بَضَعَ سے ہے أَيْ رَوِيَ۔ بَضَعَ يَبْضَعُ کے معنی ہیں رَوِيَ، سیراب ہونا، پیاس کا بجھ جانا، پیاس کا بجھ جانا۔ اب دیکھو یہ دو معنی بیان کیے، ان کی مناسبت کیا ہے؟ أَكْتَعُ کی مناسبت بیان ہو گئی، أَكْتَعُ کس سے اخذ ہے؟ حَوْلٌ كَتِيعٌ سے، اور كَتِيع کا معنی بھی پورا اور أَكْتَعُ بھی کس لیے آتا ہے؟ تمام افراد کے احاطے کے لیے تو اس کی مناسبت ہے۔ اور أَبْصَعُ یہ بھی تمام افراد کے احاطے کے لیے آتا ہے۔ اب یہ یا تو بَصَعَ سے ہے یا بَضَعَ سے ہے۔ بَصَعَ سے ہو تو اس کا معنی ہے بہنا، اس کا معنی ہے بہنا۔ تو اس کی مناسبت کیا ہے؟ تو اب بڑی دور پار کی مناسبتیں علماء بیان کرتے ہیں کہ بہتی وہ چیز ہے جو زیادہ ہو، تھوڑی ہو تو وہ تو نہیں بہتی، تو بہتی وہ چیز ہے جو کثیر ہو گی۔ تو یہاں پر بھی یہ تمام افراد پر دلالت کرتا ہے تاکید کے اندر، اور تمام افراد کیا ہیں؟ کثیر ہیں، کیا ہیں؟ تو دیکھو مناسبت آ گئی، بہنا بھی تب ہو گا جب کثرت ہو گی، اور تمام افراد ہوں یہ بھی کیا ہیں؟ کثیر، تو دونوں میں کثرت والا معنی آ گیا۔ نیز اگر یہ بَضَعَ سے ہو، تو بَضَعَ کا کیا معنی؟ رَوِيَ، سیراب ہونا، پیاس کا بجھ جانا۔ تو جیسے پیاس بجھ جاتی ہے تو اس کے بعد پھر پینے کی حاجت نہیں رہتی، تو یہاں پر بھی معنیِ تاکیدی کے ساتھ اس کی یہ مناسبت ہے کہ جب یہ تمام افراد کا احاطہ ہو گیا، تو سب افراد پر حکم لگ گیا، کوئی فرد حکم سے باقی نہیں رہا۔ جیسے وہاں پھر پیاس کی حاجت نہ رہی، سیراب ہو گیا، پیاس بجھ گئی، تو پھر پانی پینے کی حاجت نہ رہی، یہاں پر بھی اس نے تمام افراد کا احاطہ کر لیا، جیسے وہاں اور پینے کی حاجت نہیں، یہاں کسی اور فرد کو بھی داخل کرنے کی حاجت نہیں کیونکہ سارے افراد پہلے ہی داخل ہو چکے ہیں۔ تو دیکھو بڑی دور پار کی مناسبت ذکر کر رہے ہیں۔
آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَأَبْتَعُ مِنَ الْبَتَعِ، أَبْتَعُ جو ہے بَتَع سے ہے، بَتِعَ يَبْتَعُ بَتَعًا۔ یہ کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں: وَهُوَ طُولُ الْعُنُقِ مَعَ شِدَّةِ مَغْرِزِهِ، گردن کا لمبا ہونا مَعَ شِدَّةِ مَغْرِزِهِ۔ مَغْرِز کہتے ہیں گردن کا جو جوڑ ہے، گردن کا جو کندھے کے ساتھ جسم کے ساتھ جوڑ ہے، اس کو کہتے ہیں مَغْرِز، کیا کہتے ہیں؟ مَغْرِز کہتے ہیں بھئی، کسی بھی چیز جو دوسری چیز میں لگی ہوئی ہو، تو وہ جو لگنے کی جگہ ہے وہ جو جوڑ ہے اس کو مَغْرِز کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں؟ مَغْرِز۔ تو کیا معنی ہوا بَتَع کا؟ وَهُوَ طُولُ الْعُنُقِ مَعَ شِدَّةِ مَغْرِزِهِ، لمبی گردن کے ساتھ جوڑ کا مضبوط ہونا، یعنی یوں کہو گردن کا مضبوط اور لمبا ہونا۔ جوڑ مضبوط ہے یعنی گردن مضبوط ہے، گردن کا لمبا اور مضبوط ہونا جیسے اونٹ کے اندر ہوتا ہے اس کی گردن لمبی ہوتی ہے اور اس کا بدن کے ساتھ جو جوڑ ہے وہ مضبوط ہوتا ہے، جس پر سوار پاؤں رکھ کر اوپر اونٹ پر سوار ہوتے ہیں بھئی۔ کہتے ہیں وَأَبْتَعُ مِنَ الْبَتَعِ، اور أَبْتَعُ جو ہے بَتَع سے ہے، وَهُوَ طُولُ الْعُنُقِ مَعَ شِدَّةِ مَغْرِزِهِ، اور وہ گردن کا لمبا ہونا ساتھ اس کے جوڑ کا مضبوط ہونا، سخت ہونا۔ اور اس کی بھی مناسبت ہے، دیکھو اس میں شدت والا معنی آ رہا ہے، کس کا معنی آ رہا ہے؟ شدت کا معنی آ رہا ہے۔ اور یہ تمام افراد کے احاطے کے لیے آتا ہے، اور تمام افراد کے احاطے کے اندر بھی شدت ہے کہ سارے ہی افراد آ گئے کوئی ایک بھی باقی نہیں رہا، یعنی ایسا شدت سے احاطہ کر لیا۔ تو دیکھو دور دور کی مناسبتیں علماء نے ذکر کی ہیں، جبکہ بعض تو کہتے ہیں ان کا معنی ہی کوئی نہیں ہے۔ بعضوں نے کہا ہے نہیں یہ فلاں سے اخذ کیے گئے ہیں اور ان کی مناسبت ہے تاکیدی معنی کے ساتھ۔ صاحبِ جامی خود بھی فرما رہے ہیں دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَيُمْكِنُ اسْتِنْبَاطُ مُنَاسَبَاتٍ خَفِيَّةٍ، اور ممکن ہے کہ استنباط کیا جائے مُنَاسَبَاتٍ خَفِيَّةٍ پوشیدہ مناسبتوں کا، ظاہری مناسبتیں تو نہیں ہیں، پوشیدہ مناسبتوں کا استنباط کیا جا سکتا ہے، ان کو اخذ کیا جا سکتا ہے، بَيْنَ هَذِهِ الْمَعَانِي ان معانی کے درمیان یہ جو ہم نے ذکر کر دیے، وَمَعْنَاهَا التَّأْكِيدِيِّ اور ان کا جو تاکیدی معنی ہے، وہ جو تمام افراد کا احاطہ کر رہے ہیں، تو ان کے ان معانی اور تاکیدی معنی میں ممکن ہے استنباط کرنا کس چیز کا؟ مُنَاسَبَاتٍ خَفِيَّةٍ پوشیدہ مناسبتوں کا، یہ استنباط کیا جا سکتا ہے بِالتَّأَمُّلِ الصَّادِقِ کامل غور و فکر سے، بِالتَّأَمُّلِ الصَّادِقِ کامل غور و فکر کے ذریعے کوئی مناسبتیں ان کی بیان کی جا سکتی ہیں، اگرچہ ظاہری طور پر کوئی ایسی خاص مناسبت نہیں ہے بھئی۔ میں نے بیان کر دیں بھئی، حاشیے میں بھی یہی چیزیں ذکر ہیں بھئی۔
آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: فَالْأَوَّلَانِ۔ جی، اب آگے آسان باتیں ہیں۔ دیکھیے آپ کو صاحبِ کافیہ بتلائیں گے کہ یہ جو آپ نے تاکید کے الفاظ پڑھے، ان میں جو نَفْس اور عَيْن ہے، نَفْس اور عَيْن، یہ مفرد، تثنیہ، جمع سب کی تاکید کے لیے آتے ہیں۔ یہ مفرد، تثنیہ، جمع، مذکر، مؤنث سب کی تاکید کے لیے آتے ہیں۔ اور کیسے لائیں گے؟ تو انہوں نے بتایا کہ مفرد کے لیے مفرد لائیں گے، ساتھ ضمیر بھی مفرد کی لائیں گے جو اسی متبوع کو لوٹے گی جس کی یہ تاکید ہیں۔ جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ، تو یہ نَفْسُهُ کس کی تاکید؟ زید کی، تو نَفْسُهُ کی ہَا ضمیر بھی کس کو لوٹ رہی ہے؟ زید کو۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں یہ جو نَفْس اور عَيْن ہیں، یہ مفرد، تثنیہ، جمع، مذکر، مؤنث سب کی تاکید کے لیے آئیں گے، اور ان کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ مفرد کے لیے نَفْس اور عَيْن کے لفظ کو بھی مفرد رکھو، اور ساتھ ضمیر جوڑ دو جو لوٹ رہی ہو اس متبوع کی طرف۔ اگر وہ مذکر ہے تو مذکر کی ضمیر جوڑو، اگر وہ مؤنث ہے تو مؤنث کی ضمیر جوڑو۔ جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ یہ مذکر کی ضمیر ہے، جَاءَتْ هِنْدٌ نَفْسُهَا یہ ہَا ضمیر دیکھو مؤنث کی ہے جو ہند کو راجع ہے۔ توجہ ہے؟ اور اگر تثنیہ ہو تو پھر صیغہ بھی تثنیہ کا لاؤ اور ضمیر بھی تثنیہ کی لاؤ: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو نَفْسَاهُمَا، نفس کا لفظ تثنیہ لے آؤ کیا بن گیا؟ نَفْسَانِ، اور ضمیر بھی تثنیہ کی لے آؤ هُمَا، اور اس کی طرف اضافت کرو نَفْسَانِ کی، تو نون اضافت سے گر جائے گا کیا بن جائے گا؟ نَفْسَاهُمَا۔ جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو نَفْسَاهُمَا یا عَيْنَاهُمَا۔ توجہ ہے؟ لیکن یاد رکھنا آپ کو بتائیں گے کہ عربی زبان کے اندر تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں۔ عربی زبان میں تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں، لہٰذا اس صورت میں پہلے لفظ کو جمع سے بدل دیا جاتا ہے۔ تو نَفْسَاهُمَا نہ کہو أَنْفُسُهُمَا کہو، نفس کی جمع لے آؤ أَنْفُس اور ضمیر اسی طرح تثنیہ رکھو أَنْفُسُهُمَا: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو أَنْفُسُهُمَا، میرے پاس زید اور عمرو دونوں خود آئے۔ توجہ ہے؟ تو نَفْسَاهُمَا یا عَيْنَاهُمَا نہیں کہیں گے بلکہ کیا کہیں گے؟ أَنْفُسُهُمَا۔ کیوں؟ کیونکہ عربی میں تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں، لہٰذا پہلے لفظ کو کس سے بدل دیں گے؟ جمع کے ساتھ، جیسے قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا، أَيْدِي کی اضافت ہو رہی ہے هُمَا ضمیر کی طرف، چوری کرنے والا مرد اور عورت یہ دیکھو دو کا ذکر ہے پیچھے، تو هُمَا ضمیر تثنیہ آئی، تو ہونا تو یوں چاہیے تھا فَاقْطَعُوا يَدَيْهِمَا، ان دونوں کے ہاتھ، تو يَدَيْنِ تثنیہ آنا چاہیے لیکن يَد کی جمع لے آئی گئی أَيْدِيَهُمَا۔ تو کیونکہ عربی میں تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں، تو أَنْفُسُهُمَا کہیں گے۔ اور جمع میں؟ صیغہ بھی جمع کا لاؤ اور ضمیر بھی جمع کی لاؤ۔ تو مذکر میں کہیں گے کیسے؟ جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو وَخَالِدٌ أَنْفُسُهُمْ، میرے پاس زید، عمرو، خالد خود آئے۔ اور مؤنث کے لیے هُنَّ کی ضمیر لائیں گے: جَاءَتْ هِنْدٌ وَزَيْنَبُ وَرُقَيَّةُ أَنْفُسُهُنَّ۔ اور دیکھو ایک اور بات کا خیال رکھنا: یہ تاکید میں فاعل کی لا رہا ہوں جتنی میں نے مثالیں ذکر کیں، اور آپ نے پڑھا ہے مؤکد تاکید کا اعراب ایک ہوتا ہے، تو فاعل مرفوع تھا تو تاکید بھی مرفوع ہے، اسی لیے میں نے نَفْسُهُ، نَفْسُهَا، أَنْفُسُهُمَا اور أَنْفُسُهُمْ سب میں میں رفع پڑھ رہا ہوں۔ اگر منصوب ہو گا تو پھر اسی کے مطابق اعراب پڑھیں گے کیونکہ تاکید پر وہی اعراب آنا چاہیے جو مؤکد پر ہوتا ہے: ضَرَبْتُ زَيْدًا نَفْسَهُ، ضَرَبْتُ زَيْدًا نَفْسَهُ اب زَيْدًا منصوب ہے تو نَفْسَهُ بھی منصوب ہے۔ یا مَرَرْتُ بِزَيْدٍ نَفْسِهِ۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ عَيْن اور نَفْس یہ مفرد، تثنیہ، جمع، مذکر، مؤنث سب کے لیے آئیں گے اور ان میں صیغہ بھی بدلے گا اور ضمیر بھی بدلے گی، اور ضمیر کس کو لوٹے گی؟ اس متبوع کو جس کی تاکید لائی گئی ہے۔
جبکہ كِلَا اور كِلْتَا، یاد رکھو یہ تثنیہ کے لیے ہیں۔ مذکر کے لیے كِلَاهُمَا اور مؤنث کے لیے كِلْتَاهُمَا: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو كِلَاهُمَا، یا جَاءَتْنِي هِنْدٌ وَزَيْنَبُ كِلْتَاهُمَا۔
جبکہ باقی لفظ جو ہیں: كُلٌّ، أَجْمَعُ، أَكْتَعُ، أَبْتَعُ، أَبْصَعُ، یہ مفرد کے لیے بھی آئیں گے اور جمع کے لیے بھی آئیں گے، یہ تثنیہ کے لیے نہیں آئیں گے۔ یہ تثنیہ کے لیے نہیں آئیں گے، مفرد کے لیے بھی اور جمع کے لیے بھی آئیں گے۔ اب ان کے استعمال کا کیا طریقہ ہے؟ تو یاد رکھو كُلٌّ اس کے ساتھ ضمیر جوڑیں گے، اور كُلّ کے لفظ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، ہاں ضمیر بدلے گی، مفرد کے لیے مفرد، مذکر کے لیے مذکر، مؤنث کے لیے مؤنث، اور جمع کے لیے جمع لائیں گے۔ مثلاً: اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ، اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ یہ منصوب ہے تو كُلَّهُ یہ تاکید بھی منصوب، اور یہ كُلَّهُ کی ہَا ضمیر کس کو راجع؟ عَبْد کو جس کی یہ تاکید ہے۔ یا اشْتَرَيْتُ الْجَارِيَةَ كُلَّهَا میں نے پوری باندی خرید لی، اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ میں نے پورا غلام خرید لیا، یا اشْتَرَيْتُ الْجَارِيَةَ كُلَّهَا، دیکھو یہاں ضمیر بدل گئی مؤنث کے لیے، مفرد ہے مفرد ہی، میں نے پوری باندی خرید لی، دیکھو باندی کو نصف بھی خریدا جا سکتا ہے، پورا بھی خریدا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ دیکھو یہ جمع کی تاکید ہے، یا جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ أَكْتَعُونَ أَبْتَعُونَ أَبْصَعُونَ۔ جی، آگے صاحبِ جامی اور بھی تفصیل بیان کریں گے۔
دیکھیے بھئی۔ دیکھیے اس کو سارے متن شرح سمیت اس کو دیکھیے۔ کہتے ہیں: فَالْأَوَّلَانِ أَيِ النَّفْسُ وَالْعَيْنُ، پہلے دو جو ہیں یعنی نَفْس اور عَيْن جو ہیں يَعُمَّانِ یہ دونوں عام ہیں، أَيْ يَقَعَانِ عَلَى الْوَاحِدِ وَالْمُثَنَّى وَالْمَجْمُوعِ وَالْمُذَكَّرِ وَالْمُؤَنَّثِ، یعنی یہ واقع ہوتے ہیں واحد پر بھی، تثنیہ پر بھی، جمع پر بھی، مذکر پر بھی اور مؤنث پر بھی، یعنی ان سب کے لیے یہ بطورِ تاکید کے آتے ہیں۔ بِاخْتِلَافِ صِيغَتِهِمَا، میں نے کیا بتلایا تھا؟ صیغہ بھی بدلے گا اور ضمیر بھی بدلے گی۔ تو کہتے ہیں بِاخْتِلَافِ صِيغَتِهِمَا إِفْرَادًا وَتَثْنِيَةً وَجَمْعًا وَاخْتِلَافِ ضَمِيرِهِمَا، ان دونوں کے صیغے کے بدلنے کے ساتھ إِفْرَادًا وَتَثْنِيَةً وَجَمْعًا باعتبار مفرد اور تثنیہ اور جمع ہونے کے، یعنی جس کے لیے آئے ہیں اسی کے مطابق صیغہ آئے گا، وَاخْتِلَافِ ضَمِيرِهِمَا اور نیز ضمیر کے اختلاف کے ساتھ یعنی ضمیر بھی بدلے گی، الْعَائِدِ إِلَى الْمَتْبُوعِ الْمُؤَكَّدِ وہ ضمیر جو لوٹ رہی ہے اس متبوع کی طرف الْمُؤَكَّدِ جس کی تاکید لائی گئی ہے۔ تَقُولُ آپ کہتے ہیں: نَفْسُهُ فِي الْمُذَكَّرِ الْوَاحِدِ واحد مذکر میں، نَفْسُهَا فِي الْمُؤَنَّثِ الْوَاحِدَةِ مؤنث واحدہ میں، أَنْفُسُهُمَا دیکھو أَنْفُسُهُمَا ضمیر تثنیہ کی ہے لیکن أَنْفُسُ کیا لائے؟ جمع۔ یاد رکھو یہ سب اسی طرح عَيْن میں بھی ہے: عَيْنُهُ، عَيْنُهَا، أَعْيُنُهُمَا، اور أَعْيُنُهُمْ اور أَعْيُنُهُنَّ۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں أَنْفُسُهُمَا بِإِيرَادِ صِيغَةِ الْجَمْعِ فِي تَثْنِيَةِ الْمُذَكَّرِ وَالْمُؤَنَّثِ، جمع کا صیغہ لاتے ہوئے تثنیہ مذکر میں اور مؤنث میں، تثنیہ مذکر اور مؤنث دونوں میں کیا لائیں گے؟ جمع کا صیغہ، تو یہ معنی ہے بِإِيرَادِ صِيغَةِ الْجَمْعِ فِي تَثْنِيَةِ الْمُذَكَّرِ وَالْمُؤَنَّثِ جمع کا صیغہ لاتے ہوئے تثنیہ مذکر اور مؤنث میں۔ وَعَنْ بَعْضِ الْعَرَبِ اور بعض عرب سے یہ بھی منقول ہے: نَفْسَاهُمَا وَعَيْنَاهُمَا، یعنی دونوں کو وہ تثنیہ ہی رکھتے ہیں، مضاف کو وہ تثنیہ اسی طرح رکھتے ہیں اس کو جمع سے بدلتے نہیں ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں وَعَنْ بَعْضِ الْعَرَبِ اور بعض عرب سے جو ہے یہ بھی منقول ہے: نَفْسَاهُمَا وَعَيْنَاهُمَا۔ أَنْفُسُهُمْ فِي جَمْعِ الْمُذَكَّرِ الْعَاقِلِ اور أَنْفُسُهُمْ کہیں گے جمع مذکر عاقل میں۔ أَنْفُسُهُنَّ فِي جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ یہ کس میں کہیں گے؟ جمع مؤنث میں، وَغَيْرِ الْعَاقِلِ مِنَ الْمُذَكَّرِ اور کس کے اندر؟ اور غیرِ عاقل کے اندر مِنَ الْمُذَكَّرِ مذکر میں سے۔ جمع مذکر ہے لیکن غیرِ عاقل ہے، جمع مذکر ہے لیکن غیرِ عاقل ہے، تو وہ بھی اس کے لیے بھی أَنْفُسُهُنَّ لا سکتے ہیں بھئی کیونکہ وہ بھی مؤنث کے حکم میں ہے۔
آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَالثَّانِي اور دوسرا جو ہے، کہتے ہیں لَمَّا سَمَّى النَّفْسَ وَالْعَيْنَ أَوَّلَيْنِ، اور جب صاحبِ کافیہ نے نفس اور عین کو اولین کہا تَغْلِيبًا كَالْقَمَرَيْنِ غلبہ دیتے ہوئے جیسے کہ قمرین ہیں، بھئی دیکھو وہ جو لفظ انہوں نے ذکر کیے تھے: نَفْسُهُ وَعَيْنُهُ وَكِلَاهُمَا وَكُلُّهُ وغیرہ، تو دیکھو اس میں نَفْسُهُ اول ہے، اول تو صرف ایک ہے، لیکن اس کے ساتھ عَيْنُهُ اس کو بھی اول کہہ دیا۔ نہیں، اس کو کہتے ہیں تغلیب: ایک کو دوسرے پر غلبہ دے کر دوسرے کو بھی وہی نام دے دیا۔ تو اول تو صرف پہلا تھا لیکن دوسرے کو بھی اول کہہ دیا، تو گویا دو اول ہو گئے تو اسی لیے کہا فَالْأَوَّلَانِ۔ اور جیسے شمس و قمر، سورج اور چاند، ان کو قمرین کہہ دیتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ قمرین۔ دیکھو یہاں قمر کو غلبہ دے دیا شمس پر اور اس شمس کو بھی ایک قمر قرار دے کر، تو دو قمر ہو گئے تو تثنیہ لے آئے قمرین۔ یا جیسے والدین، ایک والد ہے ایک والدہ ہے لیکن والدہ کو بھی والد ہی قرار دے دیا، تو دو والد ہوئے تو والدین۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ بھی تغلیب کے قبیل سے ہے یہ جو اولین دونوں کو کہا بھئی، جیسے قمرین کس باب سے ہے؟ تغلیب کے باب سے، ایک کو دوسرے پر غلبہ دے دیا جاتا ہے، دوسرے کو بھی اسی کی جنس سے قرار دے دیا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں دوبارہ دیکھیے: وَالثَّانِي اور دوسرا جو ہے، کہتے ہیں لَمَّا سَمَّى النَّفْسَ وَالْعَيْنَ أَوَّلَيْنِ جب صاحبِ کافیہ نے نفس اور عین کو اولین قرار دیا تَغْلِيبًا كَالْقَمَرَيْنِ غلبہ دیتے ہوئے جیسے کہ قمرین ہے، تو سَمَّى الثَّالِثَ ثَانِيًا تو ثالث کو ثانی کہا۔ كِلَاهُمَا کیا تھا؟ ثالث، تیسرے نمبر پر تھا لیکن چونکہ پہلے دو کو اولین کہا تھا تو اب ثالث کو ثانی کہہ دیا۔ تو کہتے ہیں دوسرا جو ہے لِلْمُثَنَّى کس کے لیے آئے گا؟ تثنیہ کے لیے، كِلَاهُمَا لِلْمُذَكَّرِ كِلَاهُمَا مذکر کے لیے آئے گا، وَكِلْتَاهُمَا لِلْمُؤَنَّثِ اور كِلْتَاهُمَا مؤنث کے لیے آئے گا۔
وَالْبَاقِي بَعْدَ الثَّلَاثَةِ الْمَذْكُورَةِ لِغَيْرِ الْمُثَنَّى، اور مذکورہ تین کے بعد جو باقی ہیں وہ غیرِ تثنیہ کے لیے ہیں، مُفْرَدًا كَانَ أَوْ جَمْعًا وہ مفرد ہو یا جمع ہو، بِاخْتِلَافِ الضَّمِيرِ الْعَائِدِ إِلَى الْمَتْبُوعِ الْمُؤَكَّدِ فِي كُلِّهِ۔ اب بتلا رہے ہیں بھئی كُلُّهُ کے اندر صرف ضمیر بدلے گی صیغہ نہیں بدلے گا، یہی بیان کر رہے ہیں: بِاخْتِلَافِ الضَّمِيرِ الْعَائِدِ اس ضمیر کے اختلاف کے ساتھ، اس ضمیر کو بدلتے ہوئے، الْعَائِدِ إِلَى الْمَتْبُوعِ جو لوٹ رہی ہے اس متبوع کی طرف الْمُؤَكَّدِ جس کی تاکید لائی گئی ہے، فِي كُلِّهِ کس کے اندر؟ كُلُّهُ کے اندر۔ نَحْوُ مثال کے طور پر قَرَأْتُ الْكِتَابَ كُلَّهُ میں نے ساری کتاب پڑھ لی۔ وَكُلِّهَا نَحْوُ قَرَأْتُ الصَّحِيفَةَ كُلَّهَا، صحیفہ کہتے ہیں لکھا ہوا کاغذ، صحیفہ کسے کہتے ہیں؟ لکھا ہوا کاغذ، یا اسی طرح جو لکھا ہوا مضمون ہے اس کو بھی صحیفہ کہہ دیتے ہیں۔ تو قَرَأْتُ الصَّحِيفَةَ كُلَّهَا میں نے وہ صحیفہ سارا کا سارا پڑھ لیا، تو صحیفہ مؤنث تھا تو كُلَّهَا کے ساتھ ضمیر بھی کون سی لائے؟ مؤنث والی۔ وَكُلِّهِمْ اور جیسے كُلِّهِمْ ہے، نَحْوُ اشْتَرَيْتُ الْعَبِيدَ كُلَّهُمْ، عَبِيد جمع ہے عَبْد کی، میں نے سارے غلام خرید لیے۔ وَكُلِّهِنَّ نَحْوُ طَلَّقْتُ النِّسَاءَ كُلَّهُنَّ، میں نے طلاق دے دی النِّسَاءَ ان عورتوں کو كُلَّهُنَّ سب کے سب کو، میں نے ان سب عورتوں کو طلاق دے دی۔ تو دیکھو صرف ضمیریں بدل رہی ہیں اور نیز مفرد کے لیے آئیں گے اور جمع کے لیے۔
وَبِاخْتِلَافِ الصِّيَغِ فِي الْكَلِمَاتِ الْبَوَاقِي، اور صیغوں کا اختلاف ہو گا باقی کلمات میں، باقی کلمات میں یعنی أَجْمَعُ، أَكْتَعُ، أَبْتَعُ، أَبْصَعُ، ان میں صیغے بدلیں گے کیونکہ ان کے ساتھ تو کوئی ضمیر جڑی ہوئی نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں وَبِاخْتِلَافِ الصِّيَغِ فِي الْكَلِمَاتِ الْبَوَاقِي اور باقی کلمات کے اندر صیغوں کے اختلاف کے ساتھ، وَهِيَ اور وہ یہ ہیں: أَجْمَعُ، وَأَكْتَعُ، وَأَبْتَعُ، وَأَبْصَعُ بِالْمُهْمَلَةِ أَوِ الْمُعْجَمَةِ یعنی یہ أَبْصَعُ بھی ہے اور أَبْضَعُ بھی بعضوں نے کہا ہے۔ تَقُولُ آپ کہتے ہیں: أَجْمَعُ فِي الْمُذَكَّرِ الْوَاحِدِ، مذکر واحد میں کیا کہیں گے؟ أَجْمَعُ۔ أَجْمَعُ جیسے آپ کہتے ہیں: اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ أَجْمَعَ، اشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ أَجْمَعَ میں نے پورا غلام خرید لیا۔ تو یہ معنی ہے أَيْ أَجْمَعُ فِي الْمُذَكَّرِ الْوَاحِدِ۔ وَجَمْعَاءَ فِي الْمُؤَنَّثِ الْوَاحِدَةِ، اور جَمْعَاءُ کہیں گے کس کے اندر؟ مؤنثِ واحدہ کے اندر، مؤنثِ واحدہ کے اندر، أَوِ الْجَمْعِ یا جمع کے اندر بھی آپ جَمْعَاءُ کہیں گے بِتَأْوِيلِ الْجَمَاعَةِ کس تاویل میں؟ جماعت کی تاویل میں۔ میں نے بتایا تھا کہ جمع بتاویلِ جَمَاعَةٌ واحد مؤنث کے حکم میں ہوتی ہے۔ سوائے جمع مذکر سالم کے۔ جمع مذکر سالم وہ واحد مؤنث کے حکم میں نہیں ہے کیونکہ مثلاً مُسْلِمُونَ اس میں واو آ رہا ہے جو جمع مذکر کی علامت ہے، لہٰذا اس کی طرف آپ هِيَ ضمیر نہیں لوٹا سکتے۔ باقی جمعیں جو ہیں ان کی طرف آپ هِيَ ضمیر لوٹا سکتے ہیں، هُمْ ضمیر بھی اگر مذکر ہے، یا هُنَّ ضمیر اگر مؤنث ہے، یا هِيَ ضمیر بھی لوٹا سکتے ہیں۔ جی، تو أَجْمَعُ کی مؤنث کیا؟ جَمْعَاءُ بھئی، یہ کس کے لیے آئے گا؟ فِي الْمُؤَنَّثِ الْوَاحِدَةِ أَوِ الْجَمْعِ بِتَأْوِيلِ الْجَمَاعَةِ، واحد مؤنث میں بھی آئے گا اور جمع کے اندر بھی کہ وہ جمع بتاویلِ جَمَاعَةٌ واحد مؤنث کے حکم میں ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں: اشْتَرَيْتُ الْجَارِيَةَ جَمْعَاءَ، اشْتَرَيْتُ الْجَارِيَةَ جَمْعَاءَ میں نے اس پوری باندی کو خرید لیا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
آگے دیکھیے: وَأَجْمَعُونَ فِي جَمْعِ الْمُذَكَّرِ، اور أَجْمَعُونَ کہیں گے جمع مذکر میں: جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ، جَاءَنِي الْقَوْمُ أَجْمَعُونَ۔ وَجُمَعُ فِي جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ، اور جمع مؤنث میں جُمَعُ کہیں گے۔ مثلاً: جَاءَتْنِي النِّسْوَةُ جُمَعُ، اَلنِّسْوَةُ کوئی خاص عورتیں مراد ہیں تو میں کہتا ہوں جَاءَتْنِي النِّسْوَةُ جُمَعُ میرے پاس وہ سب عورتیں آئیں۔ مثلاً وہ آٹھ عورتیں ہیں، تو اگر میں کہوں جَاءَتْنِي النِّسْوَةُ میرے پاس وہ عورتیں آئیں اب پتا نہیں کتنی آئیں، لیکن آگے جب میں کہہ دوں گا جُمَعُ، کیا معنی؟ اکٹھی آئیں یعنی ساری آئیں۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں وَجُمَعُ فِي جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ اور جُمَعُ کہیں گے جمع مؤنث میں۔ تو دیکھو یہ مفرد کے لیے بھی آتے ہیں، جمع کے لیے بھی۔ مفرد، مفرد مذکر بھی ہو سکتا ہے مؤنث بھی، تو دونوں بتلا دیے: أَجْمَعُ بھی اور جَمْعَاءُ بھی۔ اور نیز جمع کے لیے آئیں گے، وہ جمع مذکر بھی ہو سکتا ہے مؤنث بھی: مذکر ہو تو أَجْمَعُونَ، مؤنث ہو تو جُمَعُ۔
وَكَذَا، اور اسی طرح: أَكْتَعُ، كَتْعَاءُ، أَكْتَعُونَ، كُتَعُ، ترتیب سے وہی بیان کر دیے۔ أَكْتَعُ واحد مذکر کے لیے، كَتْعَاءُ واحد مؤنث کے لیے، أَكْتَعُونَ جمع مذکر کے لیے، اور كُتَعُ جمع مؤنث کے لیے۔ یہی ترتیب اگلوں میں بھی ہے: وَأَبْتَعُ، بَتْعَاءُ، أَبْتَعُونَ، بُتَعُ، وَأَبْصَعُ، بَصْعَاءُ، أَبْصَعُونَ، بُصَعُ۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ جو جَمْعَاءُ، اسی طرح كَتْعَاءُ، بَتْعَاءُ اور بَصْعَاءُ، یہ سب غیرِ منصرف ہیں، اس لیے ان پر تنوین نہیں آئے گی کیونکہ الفِ تانیث آ رہا ہے، اور الفِ تانیث دو سببوں کے قائم مقام ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو حاصلِ کلام یہ، آج آپ کو صاحبِ کافیہ نے بتلایا کہ تاکید دو قسم پر ہے: ایک تاکیدِ لفظی، ایک تاکیدِ معنوی۔ تاکیدِ لفظی یہ ہے کہ اسی لفظ کو دوبارہ لایا جائے۔ تاکیدِ معنوی چند لفظوں کے ساتھ ہوتی ہے: وہ نَفْس ہے، عَيْن ہے، كُلٌّ ہے، كِلَا/كِلْتَا ہے، أَجْمَعُ، أَكْتَعُ، أَبْتَعُ، أَبْصَعُ وغیرہ یہ الفاظ ہیں۔ اور یہ پھر کس طرح آئیں گے اور کس چیز کے لیے آئیں گے؟ تو صاحبِ کافیہ نے بتلایا کہ نَفْس اور عَيْن یہ مفرد، تثنیہ، جمع، مذکر، مؤنث سب کے لیے آئیں گے، صیغہ بھی بدلے گا اور ضمیر بھی ساتھ بدلے گی اور وہ ضمیر اس متبوع کو یعنی مؤکد کو لوٹے گی۔ اور البتہ تثنیہ کے اندر، تثنیہ کی اضافت تثنیہ کی طرف پسندیدہ نہیں تو وہاں پہلا صیغہ جو ہے اس کو جمع والا صیغہ لائیں گے، آگے تثنیہ کی ضمیر رہے گی۔ جبکہ كِلَا جو ہے یہ صرف تثنیہ کے لیے آتا ہے، مذکر کے لیے كِلَاهُمَا اور مؤنث کے لیے كِلْتَاهُمَا، یہ صرف تثنیہ کی تاکید کے لیے آتا ہے۔ اور باقی لفظ جو ہیں وہ مفرد کی تاکید کے لیے بھی آتے ہیں اور جمع کے لیے بھی آتے ہیں، تثنیہ کی تاکید کے لیے نہیں آتے۔ اور پھر اس کا طریقہ بتایا کہ كُلٌّ کے اندر صرف ضمیر بدلے گی، مفرد مذکر کے لیے مفرد مذکر کی ضمیر، اور مفرد مؤنث کے لیے مؤنث کی ضمیر، اور جمع کے لیے جمع کی ضمیر مذکر ہو یا مؤنث۔ اور جبکہ أَجْمَعُ وغیرہ جو ہیں وہ صیغے بدلیں گے کیونکہ ان کے ساتھ تو کوئی ضمیر نہیں ہے: مفرد مذکر کے لیے مفرد مذکر کا صیغہ، اور مفرد مؤنث کے لیے مفرد مؤنث کا صیغہ، اور جمع مذکر کے لیے جمع مذکر کا صیغہ، اور جمع مؤنث کے لیے جمع مؤنث کا صیغہ۔ بات سمجھ میں آ گئی، حل ہو گیا۔ چلیے بس بھئی۔ هَذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔