آگے سبق دیکھیے بھئی۔
فَالْأَوَّلُ أَيِ النَّعْتُ بِحَالِ الْمَوْصُوفِ يَتْبَعُهُ أَيِ الْمَوْصُوفَ فِي عَشَرَةِ أُمُورٍ، يُوجَدُ مِنْهَا فِي كُلِّ تَرْكِيبٍ أَرْبَعَةٌ، فِي الْإِعْرَابِ رَفْعًا وَنَصْبًا وَجَرًّا، وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ، وَالْإِفْرَادِ وَالتَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ، وَالتَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ، إِلَّا إِذَا كَانَ صِفَةً يَسْتَوِي فِيهَا الْمُذَكَّرُ وَالْمُؤَنَّثُ.
گزشتہ سبق میں صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ کبھی کبھار نکرہ کی صفت جملہ خبریہ بھی لائی جاتی ہے۔ وجہ یہ کہ جیسے مفرد جو ہے وہ ایسے معنی پر دلالت کرتا ہے جو اس کے متبوع میں پایا جائے، اسی طرح جملہ خبریہ بھی ایسے معنی پر دلالت کرتا ہے جو اس کے متبوع میں پایا جائے، تو لہٰذا اس کا صفت بننا صحیح ہے۔ اور پھر صاحبِ جامی نے بتلایا کہ صاحبِ کافیہ نے جملہ کے ساتھ خبریہ کی قید لگائی کہ جملہ خبریہ صفت بنے گا، جملہ انشائیہ کو نکالنے کے لیے۔ وجہ یہ کہ جملہ انشائیہ جو ہے وہ صفت واقع نہیں ہوتا بھئی، الا یہ کہ اس میں تاویلِ بعید کی جائے بھئی۔ اور وہ یہ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ جملہ انشائیہ اگر وہ خبر واقع ہو یا صفت واقع ہو یا حال واقع ہو یا صلہ واقع ہو تو پھر اس کے اندر مَقُولٌ فِيهِ یا أَقُولُ فِيهِ کی تاویل کی جائے گی۔
اور مَقُولٌ فِيهِ، یہ فِيهِ کی ضمیر کیوں ساتھ لائے جار مجرور؟ یہ ماقبل سے ربط دینے کے لیے جس چیز سے آپ اس کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ ماقبل میں اگر مبتدا ہے تو یہ ضمیر مبتدا کو راجع ہوگی یہ فِيهِ کی بھئی، اسی کے مطابق ضمیر بھی لائیں گے مذکر یا مؤنث وغیرہ، واحد ہے، تثنیہ ہے، جمع ہے۔ اور اگر آپ اس جملہ انشائیہ کو صفت بنانا چاہتے ہیں تو یہ ضمیر موصوف کو لوٹے گی۔ اور اگر آپ جملہ انشائیہ کو حال بنانا چاہتے ہیں تو حال کو ذوالحال سے جوڑتے ہیں تو یہ ضمیر ذوالحال کو لوٹے گی۔ اور اگر آپ جملہ انشائیہ کو صلہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر یہ ضمیر جو ہے موصول کو لوٹے گی کیونکہ صلے کو موصول سے جوڑا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ مبتدا سے۔ صفت کو موصوف سے، حال کو ذوالحال سے، اور صلے کو موصول سے جوڑا جاتا ہے۔
تو اس کے اندر مَقُولٌ فِيهِ یا أَقُولُ فِيهِ کی تاویل کی جائے گی۔ مَقُولٌ اسمِ مفعول ہے، آگے آنے والا جو جملہ انشائیہ ہوگا وہ اس کے لیے نائب الفاعل بن جائے گا۔ اور پھر اس مَقُولٌ کے اندر ضمیر نہیں ہوگی بھئی کیونکہ فاعل یا نائب فاعل ایک ہی آ سکتا ہے۔ پھر یہ مَقُولٌ اسمِ مفعول اپنے نائب فاعل سے اور متعلق سے مل کر یہ شبہ جملہ بنے گا، اور پھر یہ صفت بنے گا یا خبر جو بھی بنانا چاہتے ہیں۔ تو یہ شبہ جملہ بنے گا۔ اور اگر آپ أَقُولُ فِيهِ کہتے ہیں تو أَقُولُ تو متکلم کا صیغہ ہے اور فعل ہے، فعلِ مضارع، تو پھر اس کے اندر أَنَا ضمیر فاعل ہوگی۔ اور آگے آنے والا جملہ انشائیہ اس کے لیے مفعول بہ بنے گا۔ اور پھر یہ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ اور متعلق سے مل کر یہ جملہ فعلیہ ہو کر ماقبل کے لیے خبر یا صفت وغیرہ بنے گا۔ تو جملہ انشائیہ جہاں بھی آئے، کسی بھی چیز سے جوڑنا ہو تو اس میں کیا تاویل کرتے ہیں؟ مَقُولٌ فِيهِ اور أَقُولُ فِيهِ کی تاویل کرتے ہیں۔
اور پھر صاحبِ کافیہ نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ جب جملہ صفت واقع ہو تو اس میں ضمیر کا ہونا ضروری ہے۔ اس لیے کیونکہ جملہ مِنْ حَيْثُ الْجُمْلَة مستقل ہے، اس کے اندر بات پوری ہے، وہ کسی سے جڑنے کا محتاج نہیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں زَيْدٌ عَالِمٌ، زید عالم ہے، یہ ایک جملہ ہے، اور دیکھو اس کے اندر بات پوری ہے کہ زید عالم ہے۔ تو یہ کسی سے جڑنے کا محتاج نہیں۔ لیکن آپ اگر اس کو کسی چیز سے جوڑنا چاہتے ہیں، یعنی مبتدا سے یا صفت سے یا ذوالحال سے یا موصول سے، تو پھر اسی کی ضمیر اس کے اندر لانا پڑے گی اور اس کے ذریعے پھر ربط آئے گا، تو اس کا خبر واقع ہونا یا صفت واقع ہونا یا حال واقع ہونا یا صلہ واقع ہونا صحیح ہو جائے گا۔ اگر آپ ربط نہیں دیں گے تو پھر یہ خبر یا صفت وغیرہ نہیں بن سکتا۔
اور پھر میں نے یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جملہ چار جگہوں پر آتا ہے اور مختلف چیزوں کے ساتھ جڑتا ہے۔ کبھی یہ جملہ خبر بنتا ہے، اور خبر کو مبتدا سے جوڑا جاتا ہے، تو اس جملے میں جو خبر بن رہا ہے ایک ضمیر چاہیے جو مبتدا کو لوٹے۔ اسی طرح جملہ جو ہے کبھی صفت بنتا ہے، اور صفت کو موصوف سے جوڑا جاتا ہے، لہٰذا اس جملے میں ایک ضمیر چاہیے جو موصوف کی طرف لوٹے۔ اور اسی طرح کبھی جملہ حال بنتا ہے، اور حال کو ذوالحال سے جوڑا جاتا ہے، تو اس جملے کے اندر ایک ضمیر چاہیے جو کس کی طرف لوٹے؟ ذوالحال کی طرف۔ اور اسی طرح جملہ صلہ واقع ہوتا ہے، اور صلے کو موصول سے جوڑا جاتا ہے، تو اس جملے میں ایک ضمیر چاہیے جو موصول کی طرف لوٹے۔
تو جملہ کتنی جگہوں میں جوڑا جاتا ہے دوسری چیزوں سے؟ چار جگہیں ہیں بھئی: خبر، صفت، حال اور صلہ۔ اور یاد رکھو، میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہی جگہیں ہیں ظرفِ مستقر کی بھی۔ انہی چار جگہوں میں ظرفِ مستقر آ سکتا ہے۔ آپ نے پڑھا ہے کہ جار مجرور کا متعلق اگر محذوف ہو تو اس کو ظرفِ مستقر کہتے ہیں۔ اسی طرح ظرفِ حقیقی جس کے اندر زمانے یا مکان والا معنی پایا جائے، اس کا عامل اگر محذوف ہو تو اس کو بھی ظرفِ مستقر کہتے ہیں۔ جیسے مثلاً میں کہتا ہوں زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ زید کہاں پر ہے؟ گھر میں، أَيْ زَيْدٌ ثَابِتٌ فِي الدَّارِ۔ تو یہ فِي الدَّارِ، ثَابِتٌ سے متعلق ہو رہا ہے اور ثَابِتٌ محذوف ہے، لہٰذا فِي الدَّارِ ظرفِ مستقر ہے۔ یا زَيْدٌ عِنْدَكَ۔ یہ عِنْدَكَ، یہ عِنْدَ کیا ہے؟ ظرف ہے، پاس ہونا یا دور ہونا یہ جگہ کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ تو یہ عِنْدَ مضاف، كَافْ ضمیر مضاف الیہ، اور یہ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ مفعول فیہ بنے گا ثَابِتٌ کے لیے۔ تو یہ جو عِنْدَكَ کے لیے جو آپ ثَابِتٌ نکالیں گے اس کو متعلق نہیں کہیں گے۔ فِي الدَّارِ کے لیے جو ثَابِتٌ نکالا تھا، فِي الدَّارِ اس سے متعلق ہوا تھا اور ثَابِتٌ اس کا متعلق تھا۔ جبکہ ظرفِ حقیقی کے اندر عِنْدَكَ کے لیے بھی آپ ثَابِتٌ نکالتے ہیں جب کوئی عامل نہ ہو، اور یہ پھر یہ عِنْدَكَ، ثَابِتٌ کے لیے متعلق نہیں بنے گا بلکہ یہ اس کے لیے مفعول فیہ بنے گا۔ ثَابِتٌ عامل بنے گا اور عِنْدَكَ اس کے لیے مفعول فیہ، اور اس عِنْدَكَ جو ہے اس کو بھی ظرفِ مستقر کہیں گے کیونکہ ثَابِتٌ اس وقت موجود نہیں ہے بھئی۔
تو چاہے ظرفِ مجازی ہو یعنی جار مجرور، یا ظرفِ حقیقی ہو جس کے اندر زمانے یا جگہ والا معنی ہو، جب ان کا عامل یا ان کا متعلق عبارت میں ذکر نہ ہو تو ان کو ظرفِ مستقر کہتے ہیں۔ اور یاد رکھنا یہ ظرفِ مستقر کے آنے کی یہی چار جگہیں ہیں جو میں نے ذکر کر دیں۔ یا خبر کے مقام میں آئے گا ظرفِ مستقر، یا صفت کے مقام میں آئے گا صفت بنے گا کسی کے لیے، یا حال کے مقام میں آئے گا کہ حال بنے گا ذوالحال کے لیے، یا صلہ کے مقام میں آئے گا یعنی صلہ بنے گا موصول کے لیے۔ تو انہی چار جگہوں میں ظرفِ مستقر آ سکتا ہے، اور جگہ ظرفِ مستقر نہیں آتا بھئی۔ اگر کسی اور جگہ ظرفِ مستقر آئے تو معلوم ہوا آپ کی عبارت میں، آپ کی ترکیب میں کوئی کمی ہے کیونکہ ظرفِ مستقر ان چار جگہوں کے علاوہ کہیں نہیں آتا۔
اور اس کے بعد پھر صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ صفت دو قسم پر ہے: ایک صفت بِحَالِهِ اور ایک صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ۔ صفت بِحَالِهِ، بِحَالِهِ کی هَا ضمیر موصوف کو راجع ہے، صفت بِحَالِهِ أَيْ صِفَةٌ بِحَالِ الْمَوْصُوفِ، یعنی ایسی صفت جو موصوف کی حالت کے ساتھ قائم ہو، جو موصوف کی حالت بیان کرے۔ جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ، رَجُلٌ موصوف اور عَالِمٌ اس کی صفت، اور یہ عالم ہونے کا معنی کس کے اندر ہے؟ رَجُلٌ کے اندر ہے۔ تو یہ صفت بِحَالِهِ ہے۔ تو صفت بِحَالِهِ کسے کہتے ہیں؟ جو لفظوں میں جس کی صفت ہے معنی میں بھی اسی کی صفت ہو۔ جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ، یہ عَالِمٌ لفظوں میں رَجُلٌ کی صفت ہے، رَجُلٌ موصوف ہے اور عَالِمٌ اس کی صفت۔ تو لفظوں کے اعتبار سے یہ عَالِمٌ رَجُلٌ کی صفت ہے اور معنی کے اعتبار سے بھی یہ رَجُلٌ کی صفت ہے کیونکہ یہ معنی عالم ہونے والا اسی رَجُلٌ میں پایا جا رہا ہے۔
اور ایک صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے جو موصوف کی حالت نہیں بیان کرتی بلکہ موصوف کے متعلق کی حالت بیان کرتی ہے۔ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ أَيْ مُتَعَلِّقِ الْمَوْصُوفِ، وہ صفت جو موصوف کے متعلق کی حالت بیان کرے، جو موصوف کے متعلق کے ساتھ قائم ہو بھئی، موصوف کے اندر وہ صفت ثابت نہ ہو۔ جیسے جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوهُ۔ جَاءَنِي رَجُلٌ میرے پاس ایک ایسا آدمی آیا عَالِمٌ أَبُوهُ کہ اس کا باپ عالم ہے۔ یہ عَالِمٌ اسمِ فاعل ہے، اور اسمِ فاعل کے لیے کیا چاہیے؟ فاعل، اور آگے کوئی فاعل نہ ہو تو پھر اسی کے اندر ضمیر نکالتے ہیں، لیکن یہاں أَبُوهُ اسمِ ظاہر فاعل آ رہا ہے، اور جب اسمِ ظاہر فاعل موجود ہے تو عَالِمٌ کے اندر اب کوئی ضمیر موجود نہیں کیونکہ فاعل یا نائب فاعل ایک آ سکتا ہے اس سے زیادہ نہیں آ سکتے۔ تو أَبُوهُ یہ فاعل ہوا عَالِمٌ کے لیے۔ تو عَالِمٌ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر یہ شبہ جملہ ہو کر صفت ہوئی کس کی؟ رَجُلٌ کی۔
اور جیسے جملے کو جوڑنے کے لیے ربط چاہیے، اسی طرح شبہ جملہ جو جملے کے مشابہ ہے اس کا بھی یہی حکم ہے، تو شبہ جملہ کے لیے بھی کیا چاہیے؟ ماقبل سے ربط چاہیے۔ تو یہ جو عَالِمٌ کے اندر تو ضمیر ہے نہیں، ہاں عَالِمٌ کا جو فاعل ہے أَبُوهُ اس کے ساتھ ضمیر جڑی ہوئی ہے، اور یہ ضمیر یہ جو أَبُوهُ کے آخر میں هَا ضمیر ہے یہ لوٹ رہی ہے موصوف کی طرف۔ تو اس نے ربط دے دیا۔ تو عَالِمٌ اسمِ فاعل اپنے فاعل أَبُوهُ سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ صفت ہوا رَجُلٌ کی۔ تو یہ عَالِمٌ لفظوں میں صفت کس کی؟ رَجُلٌ کی، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ رَجُلٌ کی صفت نہیں ہے کیونکہ عالم ہونے والا معنی یہ رَجُلٌ میں نہیں ہے، اس کے متعلق یعنی اس کے باپ میں ہے، اس کا باپ عالم ہے وہ رَجُلٌ عالم نہیں ہے۔ تو اس کو کہتے ہیں صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، یعنی ایسی صفت جو موصوف کے متعلق کی حالت بیان کرے۔
اور اس کو ہمیشہ یاد رکھنا یہ جگہ جگہ عبارتوں میں آتی ہے بھئی۔ جگہ جگہ عبارتوں میں آتی ہے اور وہاں پھر انسان پریشان ہوتا ہے۔ ہمیشہ غور کرنا کہ کبھی صفت جو ہے موصوف کی حالت بیان کرتی ہے اور کبھی موصوف کے متعلق کی حالت بیان کرتی ہے۔ اور پتا کیسے چلے گا؟ پتا ایسے چلے گا کہ صفت کے آگے اسمِ ظاہر فاعل بن رہا ہوگا۔ جب اسمِ ظاہر فاعل بن رہا ہو سمجھ جاؤ وہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔ توجہ ہے؟ صفت کے صیغے کے لیے فاعل یا نائب فاعل ضرور چاہیے، تو اگر فاعل یا نائب فاعل اسی کے اندر ضمیر ہوئی تو یہ صفت بِحَالِهِ ہوگا۔ اور اگر آگے اسمِ ظاہر فاعل ہوا، اس کے اندر ضمیر نہ ہوئی تو معلوم ہوا یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔ جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ، عَالِمٌ کے اندر ضمیر ہے اور یہ اسی رَجُلٌ کو لوٹ رہی ہے تو جب اس کے اندر ضمیر فاعل ہے معلوم ہوا یہ صفت بِحَالِهِ ہے۔ اور جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوهُ، اس عَالِمٌ کے اندر ضمیر نہیں ہے بلکہ آگے أَبُوهُ اسمِ ظاہر اس کا فاعل بن رہا ہے تو معلوم ہوا یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔
اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ جو ہے، صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ جو ہے یہ اعتباری صفت ہے، یہ حقیقت میں اس موصوف کی صفت نہیں۔ جیسے میں نے کہا جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوهُ، آیا میرے پاس ایک ایسا آدمی کہ اس کا باپ عالم ہے۔ اب دیکھو یہ عَالِمٌ لفظوں کے اندر صفت ہے رَجُلٌ کی، رَجُلٌ موصوف اور عَالِمٌ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر رَجُلٌ کی صفت۔ تو عَالِمٌ لفظوں میں صفت ہے رَجُلٌ کی لیکن معنی کے اعتبار سے یہ صفت ہے أَبُوهُ اس کے باپ کی۔ تو صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ جو ہے یہ حقیقت میں اپنے موصوف کی صفت نہیں ہوتی بلکہ یہ اعتباری صفت ہے۔ حقیقت کے اندر تو یہ موصوف کے متعلق کی صفت ہے لیکن موصوف کے متعلق کے اعتبار سے یہ موصوف کی بھی صفت ہو گئی۔ جیسے جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوهُ، یہ عالم حقیقت میں تو اس شخص کا باپ ہے لیکن باپ کے اعتبار سے یہ عالم رَجُلٌ کی بھی صفت ہو گئی۔ یہ رَجُلٌ بھی عالم ہے اپنے باپ کے اعتبار سے۔ تو یہ عالم ہونے کی صفت کس کو حاصل ہو گئی؟ رَجُلٌ کو بھی، لیکن خود اپنی ذات کے اعتبار سے یا اپنے باپ کے اعتبار سے؟ اپنے باپ کے اعتبار سے، تو یہ اعتباری صفت ہے، حقیقت میں نہیں، حقیقت میں وہ شخص عالم نہیں ہے۔ اگر حقیقت میں وہ شخص عالم ہوتا پھر آپ کے اعتبار پر موقوف نہیں تھا کہ آپ اعتبار کریں یا نہ کریں۔ بھئی آپ اعتبار کریں یا نہ کریں وہ حقیقت میں عالم ہے، اور ایک صفتِ اعتباری ہوتی ہے جو معتبر کے اعتبار پر موقوف ہوتی ہے کہ معتبر اس کا اعتبار کرتا ہے تو وہ ہے، معتبر اس کا اعتبار نہیں کرتا تو وہ نہیں۔ جیسے میں نے کہا جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ أَبُوهُ، میرے پاس ایک ایسا آدمی آیا کہ اس کا باپ عالم ہے، تو اگر آپ اعتبار کریں کہ یہ رَجُلٌ عالم ہے، بھئی کس اعتبار سے عالم ہے؟ آپ کہتے ہیں باپ کے اعتبار سے۔ تو دیکھو یہ آپ نے اعتبار کیا، اس کے عالم ہونے کا اعتبار کیا باپ کے اعتبار سے، اور یہ آپ کے اعتبار پر موقوف ہے آپ اعتبار کرتے ہیں تو وہ عالم ہے اور آپ اعتبار نہیں کرتے تو وہ عالم نہیں، کیونکہ وہ خود عالم نہیں ہے وہ اپنے باپ کے اعتبار سے عالم ہے، یعنی اس کا باپ عالم ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اب آئیے آج کے سبق پر: فَالْأَوَّلُ أَيِ النَّعْتُ بِحَالِ الْمَوْصُوفِ۔ بھئی پہلے متن متن دیکھ لیجیے: فَالْأَوَّلُ يَتْبَعُهُ فِي الْإِعْرَابِ وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ وَالْإِفْرَادِ وَالتَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ وَالتَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ، وَالثَّانِي يَتْبَعُهُ يَتْبَعُهُ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ وَفِي الْبَوَاقِي كَالْفِعْلِ.
متن مل گیا سارا بھئی؟ متن پہلے سمجھ لیجیے۔ کہتے ہیں فَالْأَوَّلُ يَتْبَعُهُ، جو پہلی قسم ہے صفت کی یعنی صفت بِحَالِهِ، يَتْبَعُهُ یہ اپنے موصوف کے تابع ہوتی ہے فِي الْإِعْرَابِ وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ وَالْإِفْرَادِ وَالتَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ وَالتَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ۔ ان تمام چیزوں میں یہ اپنے موصوف کے تابع ہوتی ہے۔ کون سی صفت؟ صفت بِحَالِهِ۔ صفت بِحَالِهِ کسے کہتے ہیں؟ جو موصوف کی حالت بیان کرے۔ اور دوسری صفت کون سی ہے؟ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، جو موصوف کے متعلق کی حالت بیان کرے۔ فَالْأَوَّلُ يَتْبَعُهُ تو پہلی صفت جو ہے یعنی صفت بِحَالِهِ وہ تابع ہوتی ہے موصوف کے فِي الْإِعْرَابِ، کس کے اندر؟ اعراب کے اندر، یعنی رفع، نصب اور جر۔ موصوف پر اگر رفع تو صفت پر بھی رفع۔ موصوف پر اگر نصب صفت پر بھی نصب۔ موصوف پر اگر جر تو صفت پر بھی جر۔ اسی طرح وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ، تعریف و تنکیر میں بھی یہ صفت بِحَالِهِ اپنے موصوف کے مطابق آئے گی۔ موصوف اگر نکرہ تو صفت بِحَالِهِ بھی نکرہ، موصوف اگر معرفہ تو صفت بِحَالِهِ بھی معرفہ آئے گی۔ وَالْإِفْرَادِ وَالتَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ، اور مفرد، تثنیہ اور جمع ہونے میں بھی۔ موصوف اگر مفرد تو صفت بِحَالِهِ بھی مفرد، موصوف اگر تثنیہ یا جمع تو اسی کے مطابق صفت بِحَالِهِ بھی تثنیہ یا جمع۔ وَالتَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ، اور مذکر اور مؤنث ہونے میں، یعنی موصوف جو ہے اگر وہ مذکر ہے تو صفت بِحَالِهِ بھی مذکر آئے گی، اور موصوف اگر مؤنث ہے تو صفت بِحَالِهِ بھی مؤنث آئے گی۔
تو یہ دس چیزیں ہیں جن کے اندر صفت بِحَالِهِ اپنے موصوف کے مطابق ہوگی۔ کتنی چیزیں ہیں؟ دس۔ کون سی دس چیزیں؟ یہ جو ابھی ذکر کر دیں۔ اعراب بھئی، اعراب کے اندر تین چیزیں آ گئیں: رفع، نصب، جر۔ تین یہ ہو گئیں، آگے وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ تعریف اور تنکیر یہ پانچ ہو گئیں، آگے افراد، تثنیہ اور جمع آٹھ ہو گئیں، اور تذکیر و تانیث، تو یہ دس چیزیں۔ ان دس میں سے ایک وقت میں چار آئیں گی، چار۔ دیکھو رفع، نصب، جر میں سے ایک آئے گا۔ ایک آئے گا۔ اسی طرح تعریف و تنکیر میں سے ایک چیز آئے گی۔ دو ہو گئیں؟ اعراب میں سے ایک، تعریف و تنکیر میں سے ایک چیز آئے گی یا معرفہ ہوگا یا نکرہ۔ اور مفرد، تثنیہ اور جمع ان میں سے بھی ایک آئے گا۔ یعنی یا موصوف صفت دونوں مفرد ہوں گے، یا دونوں تثنیہ ہوں گے، یا دونوں جمع، تو یہ تیسری چیز ہو گئی۔ اور چوتھی چیز ہے تذکیر و تانیث۔ یعنی دونوں مذکر ہوں گے یا دونوں مؤنث۔ تو چار چیزوں کے اندر یعنی ان میں سے چار چیزیں ہر ترکیب میں پائی جائیں گی۔ جہاں بھی صفت بِحَالِهِ آئے وہ موصوف کے مطابق ہوگی، اس کے تابع ہوگی کس چیز میں؟ اعراب میں، یہ ایک چیز ہو گئی، دوسرا تعریف و تنکیر یہ دوسری چیز ہو گئی، تیسرا افراد، تثنیہ، جمع یہ تیسری چیز ہو گئی، اور چوتھی چیز تذکیر و تانیث۔ تو یہ چار چیزوں کے اندر یہ صفت جو ہے موصوف کے تابع ہوگی، یعنی یوں کہو چیزیں دس ہیں لیکن ایک وقت میں چار آئیں گی ان میں سے بھئی۔
تو کہتے ہیں فَالْأَوَّلُ يَتْبَعُهُ فِي الْإِعْرَابِ وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ وَالْإِفْرَادِ وَالتَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ وَالتَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ، وَالثَّانِي يَتْبَعُهُ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ۔ اور دوسری قسم جو تھی صفت کی یعنی صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، يَتْبَعُهُ وہ اپنے موصوف کے تابع ہوتی ہے فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ، پہلی پانچ چیزوں میں۔ دوسری صفت، صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، وہ اپنے موصوف کے تابع ہوگی پہلی پانچ چیزوں میں۔ کون سی پہلی پانچ چیزیں؟ رفع، نصب، جر اور تعریف و تنکیر۔ اور ان میں سے ایک وقت میں دو آئیں گی۔ یعنی موصوف پر جو اعراب ہوگا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ پر بھی وہی اعراب آئے گا۔ اور موصوف اگر معرفہ یا نکرہ ہے تو صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ بھی اسی کے مطابق معرفہ یا نکرہ آئے گی۔ تو یہ دو چیزیں ہر ترکیب میں پائی جائیں گی جہاں صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہو بھئی۔ ایک تو اعراب دونوں کا ایک جیسا ہوگا، اور دوسرا تعریف و تنکیر میں ایک جیسے ہوں گے موصوف صفت بھئی۔
تو کہتے ہیں وَالثَّانِي اور دوسری قسم جو ہے یعنی صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، يَتْبَعُهُ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ وہ تابع ہوگی موصوف کے پہلی پانچ چیزوں میں۔ أُوَلُ جمع ہے أُولَى کی۔ أُوَلُ جمع ہے أُولَى کی۔ أَوَّلُ کیا ہے؟ اسمِ تفضیل ہے۔ اسمِ تفضیل، جیسے وَأَفْعَلُ التَّفْضِيلِ لِلْمُذَكَّرِ مِنْهُ أَضْرَبُ وَالْجَمْعُ أَضَارِبُ وَالْمُؤَنَّثُ مِنْهُ ضُرْبَى، ضُرْبَى، تو أَوَّلُ کی مؤنث کیا؟ أُولَى۔ آگے وَالْمُؤَنَّثُ مِنْهُ ضُرْبَى ضُرْبَيَاتٌ ضُرَبٌ، أُوَلٌ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اب وَأَفْعَلُ التَّفْضِيلِ لِلْمُذَكَّرِ مِنْهُ أَوَّلُ وَالْجَمْعُ أَوَائِلُ وَالْمُؤَنَّثُ مِنْهُ أُولَى أُولَيَاتٌ أُوَلٌ۔ تو یہ أُوَلٌ جمع ہے أُولَى کی۔ یہاں ایک اور بات یاد رکھنا، أُوَلٌ، أُوَلٌ پر تنوین پڑھیں گے بھئی۔ أُوَلٌ پر تنوین پڑھیں گے۔ یہ بعض علماء اشکال کرتے ہیں کہ أُخَرُ یہ بھی یہی وزن ہے۔ تو یہ أُخَرُ یہ تو غیر منصرف ہے، جہاں بھی أُخَرُ آتا ہے غیر منصرف ہے بھئی۔ ایک تو اس کے اندر وصفیت ہے، یہ وصف بنتا ہے، اور دوسرا اس کے اندر عدل پایا جا رہا ہے۔ تو یہ وصف کس اعتبار سے ہے؟ کہتے ہیں کہ یہ جمع ہے اسمِ تفضیل مؤنث أُخْرَى کی۔ أُخْرَى کی جمع أُخَرُ ہے۔ تو أُخَرُ اس میں اندر ایک تو وصفیت ہے اور دوسرا عدل ہے، اور یہ معدول ہے کس سے؟ اسمِ تفضیل کے استعمال کے تین طریقے آپ نے پڑھے ہیں: یا الف لام کے ساتھ ہوگا، یا اضافت کے ساتھ ہوگا، یا مِنْ کے ساتھ ہوگا۔ تو یہ أُخَرُ تو ان تین طریقوں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی استعمال نہیں ہو رہا، معلوم ہوا یہ ان تین میں سے کسی ایک سے معدول ہے۔ اور پھر کہتے ہیں اضافت والی صورت تو نہیں، البتہ باقی دو صورتوں میں سے کسی ایک سے معدول ہے، تو یہ اصل میں یہ الف لام کے ساتھ تھا الْأُخَرُ، تو الْأُخَرُ سے معدول کر کے أُخَرُ بنا لیا گیا۔ اور یا یہ معدول ہے أُخَرُ مِنْ سے، پھر معدول کر کے أُخَرُ بنا لیا گیا۔ توجہ ہے؟ تو یہ معدول ہے اس کے اندر عدل ہے۔ جب اس کے اندر عدل ہے تو جو بھی اسمِ تفضیل کی یہ جمع گردانوں میں آتی ہے یہ بھی غیر منصرف ہونی چاہیے۔ جیسے وَأَفْعَلُ التَّفْضِيلِ لِلْمُذَكَّرِ مِنْهُ أَضْرَبُ وَالْجَمْعُ أَضَارِبُ وَالْمُؤَنَّثُ مِنْهُ ضُرْبَى ضُرْبَيَاتٌ ضُرَبٌ۔ تو یہ ضُرَبٌ فُعَلٌ یہ اس پر تنوین نہیں آنی چاہیے۔ اشکال ذکر کرتے ہیں، تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ضُرَبٌ اس پر تنوین پڑھیں گے بھئی۔ اور وہ جو اسمِ تفضیل کے استعمال کے تین طریقے ہیں وہ یہاں نہیں ہیں، یہ کسی سے معدول نہیں ہے۔ وجہ یہ کہ وہ استعمال کے اعتبار سے تین طریقے ہیں، وہ اسمِ تفضیل کے استعمال کے اعتبار سے تین طریقے ہیں۔ جہاں، تو جب آپ استعمال کریں گے پھر وہاں پر دیکھیں گے کہ یہ کسی سے معدول ہے یا معدول نہیں، اور یہاں تو استعمال نہیں ہو رہا یہ تو صرف گردان یاد کی جا رہی ہے۔
تو کہتے ہیں دوسری قسم جو صفت کی ہے وہ موصوف کے تابع ہوگی فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ، پہلی پانچ چیزوں میں۔ تو یہ پہلی پانچ چیزوں میں اس کے تابع ہوگی۔ وَفِي الْبَوَاقِي كَالْفِعْلِ اور باقی کے اندر جو ہے یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، یہ فعل کی طرح ہوگی۔ تو باقی پانچ چیزوں میں وہ صفت جو ہے فعل کی طرح ہوگی۔ آپ کو میں نے بتلایا تھا کہ ہر فعل کے لیے فاعل یا نائب فاعل ضرور چاہیے۔ فعلِ معروف کے لیے فاعل چاہیے اور فعلِ مجہول کے لیے نائب الفاعل چاہیے۔ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ فعل تو آ جائے اور آگے اس کا فاعل یا نائب فاعل نہ آئے بھئی۔ البتہ فاعل یا نائب فاعل ایک ہی آتا ہے، ایک سے زیادہ نہیں آتے۔ اور وہ فاعل یا نائب فاعل ضمیر بھی ہو سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک وقت میں ایک ہی فاعل یا نائب فاعل آئے گا۔ اگر ضمیر آ گئی تو پھر آگے اسمِ ظاہر فاعل یا نائب فاعل نہیں بن سکتا، اور اگر آگے اسمِ ظاہر کو آپ نے فاعل یا نائب فاعل بنا دیا تو پھر اس فعل کے اندر ضمیر آپ نہیں نکال سکتے، ضمیر کو آپ فاعل نہیں بنا سکتے۔ جیسے ضَرَبَ، ضَرَبَ کے لیے فاعل چاہیے۔ آگے کوئی فاعل نہیں تو اسی کے اندر ہم هُوَ ضمیر نکال لیتے ہیں اور وہ مرفوع محلاً ہے کیونکہ فاعل ہے، مرفوع ہے، اور محلاً کیونکہ ضمیر مبنیات میں سے ہے۔ تو یہ هُوَ ضمیر فاعل ہوئی اور فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہوا۔ اور اگر میں کہوں ضَرَبَ زَيْدٌ، تو اب دیکھو یہ زَيْدٌ یہ ضَرَبَ کے لیے فاعل ہے۔ اور جب یہ فاعل ہے تو فاعل تو ایک ہی آتا ہے تو اب ضَرَبَ کے اندر ضمیر نہیں۔ تو ضَرَبَ فعل، زَيْدٌ مرفوع لفظاً فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ اگر کوئی آپ کا ساتھی کہتا ہے کہ بھئی آپ نے ضَرَبَ زَيْدٌ، آپ نے تو اس ضَرَبَ کے اندر ضمیر نہیں نکالی، ہم نے صرف میں پڑھا ہے کہ ضَرَبَ کے اندر هُوَ ضمیر ہوتی ہے۔ تو آپ جواب میں کیا کہیں گے؟ کہ فاعل یا نائب فاعل ایک آ سکتا ہے، ایک سے زیادہ نہیں، اور وہ آگے زَيْدٌ آ گیا ہے اسمِ ظاہر، جب وہ آ گیا تو اب اس کے اندر هُوَ ضمیر کو ہم فاعل نہیں بنا سکتے، تو لہٰذا اب ضمیر اس میں نہیں نکالیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اور فعل کے لیے فاعل ضمیر بھی بن سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی بن سکتا ہے۔ پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ فاعل یا نائب فاعل کبھی بھی فعل پر مقدم نہیں ہو سکتا۔ ضَرَبَ زَيْدٌ، یہ زَيْدٌ فاعل ہے۔ لیکن اسی زَيْدٌ کو آپ ضَرَبَ پر مقدم کر دیں، زَيْدٌ ضَرَبَ، تو یاد رکھو ساری ترکیب بدل گئی۔ اب یہ زَيْدٌ جو ضَرَبَ پر مقدم ہو گیا ہے، اب یہ ضَرَبَ کے لیے فاعل نہیں بن سکتا۔ مبتدا وغیرہ تو بن جائے گا لیکن اب یہ ضَرَبَ کے لیے فاعل نہیں بن سکتا۔ تو فاعل یا نائب فاعل فعل پر کبھی بھی مقدم نہیں ہو سکتا۔ البتہ مفعول فعل پر مقدم ہو سکتا ہے۔ مفعول فعل پر مقدم ہو سکتا ہے۔ تو فاعل جو ہے ضمیر بھی ہو سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی، اور میں نے بتایا تھا یہ جو اسمِ ظاہر ہے یہ اسمِ ضمیر کے مقابلے میں ہے۔ تمام دنیا کے اسم سوائے ضمیروں کے وہ سب اسمِ ظاہر ہیں، اور ضمیریں کل ستر ہیں، تو ان ستر ضمیروں کے علاوہ جتنے بھی اسم ہیں وہ سب کیا کہلاتے ہیں؟ اسمِ ظاہر کہلاتے ہیں۔
اور پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ فعل کے ماضی کے بھی چودہ صیغے اور اسی طرح مضارع کے بھی چودہ صیغے، ان میں سے صرف پہلا اور جو چوتھا صیغہ ہے ان کے لیے فاعل یا نائب فاعل اسمِ ظاہر آ سکتا ہے۔ پہلا صیغہ کون سا؟ ضَرَبَ یعنی واحد مذکر غائب، اور چوتھا صیغہ کون سا؟ ضَرَبَتْ یعنی واحد مؤنث غائب کا صیغہ۔ تو پہلا اور چوتھا صیغہ یعنی واحد مذکر غائب اور واحد مؤنث غائب، ان دو صیغوں کے لیے فاعل اسمِ ظاہر آ سکتا ہے۔ باقی بارہ صیغوں کے لیے فاعل آگے تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، وہ انہی کے ساتھ جڑی ہوئی یا انہی کے اندر چھپی ہوئی ضمیر ہوگی۔ اور اسی طرح فعلِ مضارع میں ہے يَضْرِبُ اور تَضْرِبُ۔ يَضْرِبُ پہلا صیغہ ہے واحد مذکر غائب کا اور تَضْرِبُ چوتھا صیغہ ہے واحد مؤنث غائب کا۔ ان دو کے لیے فاعل اسمِ ظاہر آ سکتا ہے، باقی جو بارہ صیغے ہیں فعلِ مضارع کے ان کے لیے فاعل یا نائب فاعل انہی کے ساتھ فعل کے ساتھ جڑی ہوئی ضمیرِ متصل ہوگی جو بارز ہوگی یعنی ظاہر ہوگی اس پر تلفظ ہو رہا ہوگا، یا اس کے اندر مستتر ہوگی یعنی چھپی ہوئی ہوگی۔ تو پہلے اور چوتھے صیغے کے لیے فاعل اسمِ ظاہر آ سکتا ہے، باقی کسی صیغے کے لیے فاعل اسمِ ظاہر نہیں آ سکتا۔ اور پہلا صیغہ بھی مفرد کا ہے واحد مذکر غائب، اور چوتھا صیغہ بھی مفرد کا ہے واحد مؤنث غائب، اس سے ایک اور ضابطہ آپ کو سمجھ میں آ گیا کہ فاعل جب بھی اسمِ ظاہر ہو فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں۔ فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں۔
اور جو فعل کا حکم ہے وہی صفت کا بھی حکم ہے۔ جیسے فعل کے لیے فاعل یا نائب فاعل ضرور چاہیے، اسی طرح صفت کے صیغوں کے لیے بھی فاعل یا نائب فاعل ضرور چاہیے۔ صفت کے صیغے جیسے اسمِ فاعل ہے، اسمِ مفعول ہے، صفتِ مشبہ ہے، اسمِ تفضیل ہے۔ اسمِ فاعل کے لیے کیا چاہیے؟ فاعل، اسمِ مفعول کے لیے کیا چاہیے؟ نائب فاعل چاہیے، صفتِ مشبہ کے لیے فاعل چاہیے، اور اسمِ تفضیل کے لیے فاعل چاہیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور جیسے فعل کے لیے فاعل ضمیر بھی آ سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی، تو ان صیغوں کے لیے، تو یہ صفت کے صیغوں کے لیے بھی فاعل ضمیر بھی آ سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی۔ لیکن ایک وقت میں آئے گا ایک ہی۔ اگر آپ فاعل ضمیر بناتے ہیں تو پھر آگے اسمِ ظاہر کو فاعل نہیں بنا سکتے۔ اور اگر آپ فاعل اسمِ ظاہر کو بناتے ہیں تو پھر اس صفت کے صیغے کے اندر کوئی ضمیر نہیں ہوگی کیونکہ فاعل یا نائب فاعل ایک ہی آتا ہے۔ اور نیز جیسے فعل کا فاعل یا نائب فاعل فعل پر مقدم نہیں ہو سکتا، اسی طرح جو صفت کے صیغے ہیں ان کا بھی فاعل یا نائب فاعل صفت پر مقدم نہیں ہو سکتا۔ اور نیز جیسے فعل کے لیے فاعل یا نائب فاعل اسمِ ظاہر آ جائے تو فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں، فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں یعنی وہ پہلا یا چوتھا صیغہ ہوگا۔ اسی طرح صفت کے صیغے کے لیے بھی جب فاعل یا نائب فاعل اسمِ ظاہر آگے آ جائے تو صفت کے صیغے کو ہمیشہ مفرد رکھیں گے۔ تو صفت کے صیغے کو ہمیشہ مفرد رکھیں گے۔ اور ابھی میں نے آپ کو بتایا کہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، اس کا فاعل ہمیشہ آگے اسمِ ظاہر آتا ہے۔ کیا آتا ہے؟
اسمِ ظاہر آتا ہے۔ میں نے بتایا نا کہ صفت کا آپ کو پتا کیسے چلے گا کہ یہ صفت بِحَالِهِ ہے یا بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے؟ میں نے بتایا تھا کہ صفت کا صیغہ آئے اور آگے اسمِ ظاہر نہ آئے تو پھر اسی کے اندر ضمیر نکالو اور یہ صفت بِحَالِهِ ہے۔ یہ صفت بِحَالِهِ ہے۔ اور اگر صفت کے صیغے کے آگے اسمِ ظاہر فاعل آ رہا ہو اور صفت کے صیغے میں کوئی ضمیر نہیں تو سمجھ جائیں یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔ تو معلوم ہوا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کا فاعل یا نائب فاعل ہمیشہ آگے اسمِ ظاہر آئے گا۔ اور فاعل یا نائب فاعل جب بھی اسمِ ظاہر ہو، فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں تو یہاں صفت کو بھی مفرد رکھیں گے۔ صفت کو بھی مفرد رکھیں گے، موصوف کو نہیں دیکھیں گے کہ موصوف مفرد، تثنیہ یا جمع ہے بلکہ یہ دیکھیں گے کہ فاعل اسمِ ظاہر آ رہا ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اس سے ایک اور بات پتا چل گئی کہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہمیشہ مفرد کا صیغہ ہوگا۔ کیونکہ فاعل آگے کیا آ رہا ہے؟ اسمِ ظاہر۔ جب اسمِ ظاہر فاعل ہے تو صفت تو مفرد ہوتی ہے۔ تو معلوم ہوا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ بھی ہمیشہ کیا ہوگی؟ مفرد ہوگی، تثنیہ یا جمع نہیں ہوگی۔
اب دیکھو مثلاً میں زَيْدٌ کو ضَرَبَ کے لیے فاعل بنانا چاہتا ہوں۔ تو زَيْدٌ کیا ہے؟ اسمِ ظاہر، اور مذکر ہے، تو میں پہلا فعل لاؤں گا: ضَرَبَ زَيْدٌ۔ اب اگر میں الزَّيْدَانِ، تثنیہ کو فاعل بنانا چاہتا ہوں، تو تثنیہ کے لیے میں ضَرَبَا، تثنیہ والا فعل نہیں لاؤں گا، کیونکہ، کیونکہ ضَرَبَا یہ دوسرا صیغہ ہے اور اس کے لیے الزَّيْدَانِ آگے فاعل نہیں بن سکتا کیونکہ میں نے ابھی بتایا کہ اگر فاعل اسمِ ظاہر ہو تو فعل کا پہلا یا چوتھا صیغہ ہونا چاہیے۔ اور ضَرَبَا یہ تو دوسرا صیغہ ہے، تو اس کے لیے فاعل اسمِ ظاہر آ ہی نہیں سکتا۔ ضَرَبَا کے ساتھ یہ جو الف جڑا ہوا ہے یہی ضَرَبَا کا فاعل ہے تثنیہ کا جو صیغہ ہے۔ تو الزَّيْدَانِ کو میں فاعل بنانا چاہتا ہوں اور الزَّيْدَانِ یہ اسمِ ظاہر ہے، اور اسمِ ظاہر کے لیے فعل کو ہمیشہ مفرد لاتے ہیں، اور الزَّيْدَانِ مذکر ہے یا مؤنث؟ یہ مذکر ہے، تو لہٰذا یہاں بھی میں ضَرَبَ ہی لاؤں گا: ضَرَبَ الزَّيْدَانِ۔ آپ نے یہ نہیں دیکھنا کہ الزَّيْدَانِ تثنیہ ہے، بس یہ دیکھیں الزَّيْدَانِ اسمِ ظاہر ہے یا ضمیر ہے؟ الزَّيْدَانِ اسمِ ظاہر ہے، اور جب یہ اسمِ ظاہر ہے تو اس کے لیے فعل ہمیشہ کیا لاتے ہیں؟ مفرد لاتے ہیں، پہلا یا چوتھا صیغہ، مذکر کے لیے پہلا صیغہ اور مؤنث کے لیے چوتھا صیغہ۔ تو ضَرَبَ الزَّيْدَانِ میں کہوں گا، ضَرَبَ الزَّيْدَانِ۔ اور اگر میں الزَّيْدُونَ کو فاعل بنانا چاہوں تو الزَّيْدُونَ بھی کیا ہے؟ الزَّيْدُونَ جمع ہے لیکن ہے تو اسمِ ظاہر، تو فعل کو اسی طرح مفرد رکھوں گا: ضَرَبَ الزَّيْدُونَ۔ تو اسمِ ظاہر چاہے مفرد ہو، تثنیہ ہو یا جمع، فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں: ضَرَبَ زَيْدٌ، ضَرَبَ الزَّيْدَانِ، ضَرَبَ الزَّيْدُونَ۔
اور اگر مؤنث ہو تو پھر فعل مؤنث لائیں گے: ضَرَبَتْ هِنْدٌ۔ هِنْدٌ جو ہے یہ مؤنث کا نام تھا قدیم عرب کے اندر، عام استعمال ہوتا تھا۔ ضَرَبَتْ هِنْدٌ۔ اب میں تثنیہ لاتا ہوں الْهِنْدَانِ، تو بھی ضَرَبَتْ ہی فعل لاؤں گا: ضَرَبَتِ الْهِنْدَانِ۔ اگر میں جمع لاتا ہوں الْهِنْدَاتُ: ضَرَبَتِ الْهِنْدَاتُ۔ تو دیکھو فاعل اسمِ ظاہر ہے چاہے هِنْدٌ ہو، چاہے الْهِنْدَانِ ہو، چاہے الْهِنْدَاتُ ہو، ہے تو اسمِ ظاہر تو فعل کو مفرد رکھیں گے، تو ضَرَبَتْ هِنْدٌ، ضَرَبَتِ الْهِنْدَانِ، ضَرَبَتِ الْهِنْدَاتُ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
پھر مزید یاد رکھنا، مزید یاد رکھنا کہ یہ فاعل، اگر فاعل مذکر ہو تو فعل کو مذکر لائیں گے، فعل کو مذکر لانا واجب ہے۔ اور اگر فاعل مؤنثِ حقیقی ہو، کیا؟ مؤنثِ حقیقی اس کو کہتے ہیں جس کے مقابلے میں کوئی مذکر ہو، جیسے اِمْرَأَةٌ، عورت، یہ مؤنثِ حقیقی ہے کیونکہ اس کے مقابلے میں رَجُلٌ یعنی مرد ہے۔ اور اسی طرح جیسے نَاقَةٌ، ناقہ اونٹنی کو کہتے ہیں، تو یہ ناقہ مؤنثِ حقیقی ہے کیونکہ اس کے مقابلے میں مذکر جو ہے جَمَلٌ، نر اونٹ جو ہے، وہ موجود ہے۔ تو مؤنثِ حقیقی کسے کہتے ہیں؟ جس کے مقابلے میں کوئی مذکر حیوان ہو بھئی۔ تو اگر فاعل مؤنثِ حقیقی ہو اور فعل کے اور اس کے درمیان کوئی فصل نہ ہو، بلا فصل ہو، تو پھر فعل کو مؤنث لانا واجب ہے۔ جیسے دیکھو هِنْدٌ، هِنْدٌ کیا ہے؟ مؤنثِ حقیقی ہے۔ هِنْدٌ نام ہے نا عورت کا اور عورت کیا ہے مؤنثِ حقیقی، اور مؤنثِ حقیقی کے لیے جب بھی فعل لاؤ اس کو ہمیشہ مؤنث لاتے ہیں: ضَرَبَتْ هِنْدٌ، ضَرَبَتِ الْهِنْدَانِ، ضَرَبَتِ الْهِنْدَاتُ۔ لیکن یہ اس وقت ہے جب فصل نہ ہو۔ اگر درمیان میں فصل آ گیا، درمیان میں فعل کے اور اس مؤنث فاعل کے درمیان کوئی اور لفظ آ گیا تو پھر اب آپ کو اختیار ہے، اب آپ فعل کو مذکر بھی لا سکتے ہیں اور مؤنث بھی۔ جیسے ضَرَبَ اور هِنْدٌ اس کے درمیان ذرا الْيَوْمَ لے آؤ: ضَرَبَتِ الْيَوْمَ هِنْدٌ۔ الْيَوْمَ کا معنی آج، آج ہند نے پٹائی کی۔ ضَرَبَتِ الْيَوْمَ هِنْدٌ، آج کے دن ہند نے پٹائی کی۔ تو هِنْدٌ مؤنثِ حقیقی ہے تو اس کے لیے فعل میں کیا لایا؟ ضَرَبَتْ۔ لیکن درمیان میں کیا آ گیا؟ فصل، الْيَوْمَ کا لفظ آ گیا، تو اب میں مذکر بھی لا سکتا ہوں: ضَرَبَ الْيَوْمَ هِنْدٌ۔ تو دونوں طرح آپ کہہ سکتے ہیں: ضَرَبَ الْيَوْمَ هِنْدٌ بھی اور ضَرَبَتِ الْيَوْمَ هِنْدٌ بھی کہہ سکتے ہیں۔
تو جب فاعل مذکر ہو فعل کو ہمیشہ کیا لاتے ہیں؟ مذکر۔ اور فاعل اگر مؤنثِ حقیقی ہو اور بغیر فصل کے ہو، مفصول نہ ہو، تو پھر فعل کو مؤنث لانا واجب، اور اگر درمیان میں فصل آ جائے مؤنثِ حقیقی اور فعل کے درمیان تو پھر فعل کو مذکر لانا بھی جائز اور مؤنث لانا بھی جائز ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اسی طرح اگر فاعل مؤنثِ غیرِ حقیقی ہو، فاعل کیا ہو؟ مؤنثِ غیرِ حقیقی ہو، یعنی عرب سے ہم نے اس کو مؤنث سنا ہے یا وہ مؤنث لفظ ہے لیکن اس کے مقابلے میں کوئی مذکر حیوان نہیں، تو پھر اس صورت میں بھی آپ کو اختیار ہے فعل کو مذکر بھی لا سکتے ہیں اور فعل کو مؤنث بھی۔ جیسے، جیسے الشَّمْسُ، الشَّمْسُ سورج کو کہتے ہیں اور یہ عربی میں مؤنث استعمال ہوتا ہے۔ تو آپ کہتے ہیں سورج طلوع ہوا: طَلَعَتِ الشَّمْسُ، کیونکہ سورج مؤنثِ سماعی ہے، عربوں سے ہم نے اس کو مؤنث سنا ہے، لیکن یہ مؤنثِ غیرِ حقیقی ہے تو آپ فعل کو مذکر بھی لا سکتے ہیں مؤنث بھی لا سکتے ہیں۔ طَلَعَ الشَّمْسُ، دیکھو میں فعل کو مذکر لے آیا، طَلَعَتِ الشَّمْسُ میں فعل کو مؤنث لے آیا، تو آپ کو اختیار ہے۔ تو مؤنثِ حقیقی میں جب فصل آ جائے وہاں بھی فعل کے مذکر مؤنث لانے میں اختیار، اور اسی طرح مؤنثِ غیرِ حقیقی جب آئے وہاں چاہے فصل ہو یا نہ ہو وہاں تو آپ کو ویسے ہی اختیار ہے: طَلَعَ الشَّمْسُ اور طَلَعَتِ الشَّمْسُ، یہاں کوئی فصل نہیں لیکن پھر بھی آپ کو اختیار ہے کیونکہ فاعل مؤنثِ غیرِ حقیقی ہے۔
اسی طرح یاد رکھو یہ جو جمع مکسر ہے یہ بھی مؤنثِ غیرِ حقیقی ہے بھئی۔ کیونکہ جمع بتاویلِ جَمَاعَةٌ کس کے حکم میں ہے؟ واحد مؤنث کے حکم میں ہے، لہٰذا اس کے لیے بھی آپ فعل کو مذکر اور مؤنث دونوں لا سکتے ہیں۔ جیسے الرِّجَالُ، الرِّجَالُ، تو میں کہوں گا ضَرَبَ الرِّجَالُ، ان مردوں نے پٹائی کی۔ اور الرِّجَالُ جمع مکسر ہے جس میں مفرد کا وزن ٹوٹ گیا، اور یہ بھی کیا ہے؟ جمع بتاویلِ جَمَاعَةٌ کس کے حکم میں؟ واحد مؤنث، لہٰذا میں ضَرَبَتِ الرِّجَالُ بھی کہہ سکتا ہوں۔ ضَرَبَ الرِّجَالُ بھی اور ضَرَبَتِ الرِّجَالُ بھی، فعل کو مذکر بھی لا سکتا ہوں اور مؤنث بھی لا سکتا ہوں۔ لیکن جمع مذکر سالم میں میں ایسا نہیں کر سکتا۔ الْمُسْلِمُونَ، یہ جمع مذکر سالم ہے یہ جمع مکسر نہیں ہے، تو یہاں میں ضَرَبَ الْمُسْلِمُونَ ہی کہوں گا، ضَرَبَتِ الْمُسْلِمُونَ نہیں کہہ سکتا۔ کیوں؟ کیونکہ اگر آپ ضَرَبَتْ لاتے ہیں آپ تو فعل کو مؤنث لے آئے اور الْمُسْلِمُونَ میں وہ واؤ وہ تو مذکر کی علامت ہے، وہاں مذکر کی علامت موجود ہے جمع مذکر کی، اس لیے فعل مؤنث نہیں لا سکتے۔ تو جمع مکسر بھی کیا ہے؟ مؤنثِ سماعی ہے بھئی، آپ اس کے لیے فعل مذکر بھی لا سکتے ہیں اور مؤنث بھی۔ مذکر اس لیے کیونکہ وہ ہے ہی مذکر، مثلاً مذکر کا لفظ ہے، اور مؤنث اس لیے لا سکتے ہیں کیونکہ یہ جمع بتاویلِ جَمَاعَةٌ کس کے حکم میں ہے؟ واحد مؤنث، تو آپ اس کے لیے وہ فعل بھی لا سکتے ہیں، مؤنث کے حکم میں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں: وَالثَّانِي يَتْبَعُهُ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ، اور دوسری قسم جو ہے صفت کی یعنی صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، وہ موصوف کے تابع ہوتی ہے پہلی پانچ چیزوں میں، وَفِي الْبَوَاقِي كَالْفِعْلِ، اور باقی چیزوں کے اندر وہ صفت، وہ فعل کی طرح ہوگی۔ یعنی فعل کے لیے جب فاعل اسمِ ظاہر آتا ہے فعل کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں، تو یہاں اس صفت کو بھی، صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ، اس کو بھی ہمیشہ مفرد رکھیں گے۔ اور نیز، نیز فعل کو اس فاعل کے اعتبار سے مذکر یا مؤنث لایا جاتا ہے، تو یہاں پر بھی جو صفت ہوگی آگے آنے والے فاعل کے اعتبار سے اس کو مذکر مؤنث لائیں گے، موصوف کی طرف نظر کرتے ہوئے مذکر یا مؤنث نہیں لائیں گے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ بلکہ کچھ مثالیں یہ لکھ لیجیے بھئی پھر بات آپ کو پوری سمجھ میں آ جائے گی۔
لکھیے بھئی، یہ چار چھ مثالیں کر لیجیے پھر پورا مسئلہ آپ کو سمجھ میں آ جائے گا۔ لکھیے بھئی: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ عَالِمٍ أَبُوهُ۔ یہ ہم ترکیب کر چکے ہیں لیکن ایک دفعہ پھر کر لیجیے۔ مَرَرْتُ فعل با فاعل، تَا ضمیر مرفوع محلاً فاعل۔ بَا جارہ، رَجُلٍ مجرور لفظاً موصوف۔ عَالِمٍ مجرور لفظاً اسمِ فاعل۔ مجرور کیوں؟ کیونکہ یہ صفت ہے اور موصوف صفت کا اعراب ایک ہوتا ہے، موصوف اس کا مجرور ہے تو صفت بھی مجرور ہے۔ اور یہ اسمِ فاعل ہے بھئی، اور اسمِ فاعل کے لیے کیا چاہیے؟ فاعل، تو یہ آگے أَبُوهُ یہ اس کے لیے فاعل بن رہا ہے لہٰذا عَالِمٌ کے اندر کوئی ضمیر نہیں۔ آگے أَبُوهُ، اس کے اندر أَبُو مرفوع لفظاً مضاف۔ مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ فاعل ہے عَالِمٍ کے لیے، عَالِمٍ کے لیے کیا ہے؟ فاعل، اور فاعل مرفوع ہوتا ہے، اور مرفوع لفظاً، لفظاً کیوں مرفوع ہے؟ اس کا رفع واؤ کے ساتھ ہے، ہم اس پر تلفظ کر رہے ہیں: اسمائے ستہ مکبرہ موحدہ مضافہ الی غیر یاء المتکلم، ان کا رفع واؤ کے ساتھ، نصب الف کے ساتھ اور جر یا کے ساتھ آتا ہے۔ تو یہ أَبُو مرفوع لفظاً مضاف۔ آپ کو کیسے پتا چلا یہ مضاف ہے؟ ضمیر اس کے ساتھ آ گئی ہے اور جس اسم کے ساتھ بھی ضمیرِ متصل آ جائے وہ آپس میں کیا بنتے ہیں؟ مضاف مضاف الیہ۔ تو یہ مضاف ہوا اور هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ۔ میں نے هَا ضمیر کہا أَبُوهُ، هُو ضمیر نہیں کہا، حالانکہ عام طلبہ میں یہ رائج غلطی ہے وہ هُو ضمیر کہہ دیتے ہیں، هُو نہیں ہے بھئی۔ میں نے بتایا تھا جو کلمہ ایک حرف پر مشتمل ہو، کلمہ کسے کہتے ہیں؟ بامعنی لفظ جس کا کوئی معنی ہو، اس هَا ضمیر کا بھی ایک معنی ہے یہ کسی ذات پہ دلالت کر رہی ہے، تو جو بھی کلمہ ہو اور ایک حرف پر مشتمل ہو آپ اس کا نام لینا چاہتے ہیں تو وہ نام لیں گے جو حروفِ تہجی میں ہے، اور حروفِ تہجی میں اس أَبُو کے آخر میں جو حرف جڑا ہوا ہے اس کو کیا کہتے ہیں؟ ہا کہتے ہیں۔ جیسے بِسْمِ اللّٰهِ، آپ ترکیب کرتے ہیں بَا جارہ، کیونکہ وہ بھی ایک حرف پر مشتمل ہے وہ کلمہ، تو اس کا وہی نام لیا آپ نے جو حروفِ تہجی میں تھا، آپ نے بِ جارہ نہیں کہا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مجرور کیوں؟ مضاف الیہ ہے، محلاً کیوں؟ کیونکہ مبنی ہے، ضمیر ہے، أَبُوهُ میں تو اس پر ضمہ پڑھ رہا ہوں، رفع پڑھ رہا ہوں اور آپ کہہ رہے ہیں یہ مجرور ہے۔ یہ شاباش، یہ ضمیر کی حرکت ہے، یہ اس کا اعراب نہیں ہے کیونکہ یہ مبنی ہے مبنی پر اعراب ظاہر نہیں ہوتا۔ ماقبل میں واؤ تھا، ضمہ تھا، اس لیے اس پر ضمہ ہم نے پڑھ دیا، اگر یا ہوتی تو ہم کسرہ پڑھ دیتے أَبِيهِ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ اعراب نہیں ہے۔ تو أَبُو، یہ هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، اور یہ ضمیر راجع ہے موصوف کو، یہ ربط دے رہی ہے۔ اگر یہ ضمیر یہاں نہ ہوتی تو پھر یہ عَالِمٍ أَبُوهُ اس موصوف کے لیے صفت نہ بن سکتا، یہاں کوئی اور لفظ ہوتا ضمیر نہ ہوتی تو پھر یہ صفت نہ بن سکتا۔ تو أَبُوهُ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ فاعل ہوئے عَالِمٍ کے لیے، عَالِمٍ صیغہ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر صفت، تو جملے کو جوڑنے کے لیے بھی ربط چاہیے اور شبہ جملہ کو جوڑنے کے لیے بھی ربط چاہیے اور ہم نے ربط دے دیا۔ تو اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر صفت رَجُلٍ کی، موصوف صفت مل کر یہ مجرور بَا جارہ کے لیے، جار مجرور مل کر یہ متعلق ہوئے مَرَرْتُ فعل سے، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ مَرَرْتُ بِرَجُلٍ، میں گزرا ایک ایسے آدمی کے پاس سے عَالِمٍ أَبُوهُ کہ اس کا باپ عالم ہے۔
اب دیکھو یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔ میں نے بتایا تھا جب بھی فاعل آگے اسمِ ظاہر آئے سمجھ جائیں یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔ تو یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے، عالم وہ رَجُلٌ نہیں ہے بلکہ اس کا باپ ہے۔ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کسے کہتے ہیں؟ جو لفظوں میں صفت ہو ایک کی، معنی میں صفت ہو اس کے متعلق کی۔ عَالِمٍ یہ مجرور تھا کیوں؟ کیونکہ یہ صفت ہے رَجُلٍ کی۔ تو لفظوں میں یہ عَالِمٍ صفت ہے کس کی؟ رَجُلٍ کی، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ صفت ہے أَبُوهُ کی، اس رَجُلٍ کے باپ کی، عالم اس رَجُلٍ کا باپ ہے رَجُلٍ نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ کتنی چیزوں میں یہ تابع ہوتی ہے اپنے موصوف کے؟ پانچ چیزوں میں۔ اعراب کے اندر، دیکھو رَجُلٍ مجرور تھا تو عَالِمٍ بھی مجرور۔ اور دوسری کیا چیز تھی؟ تعریف و تنکیر، رَجُلٍ نکرہ ہے تو عَالِمٍ بھی نکرہ ہے۔ باقی افراد، تثنیہ اور جمع اس میں بھی ماقبل کے تابع نہیں ہوگی یہ، اور تذکیر و تانیث میں بھی اس کے تابع نہیں ہوگی۔
اگلی مثال لکھیے بھئی، جلدی جلدی لکھیے بھئی: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ عَالِمَةٍ أُمُّهُ۔ مَرَرْتُ فعل با فاعل، تَا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل۔ بَا جارہ، رَجُلٍ مجرور لفظاً موصوف۔ عَالِمَةٍ مجرور لفظاً صیغہ اسمِ فاعل، صیغہ اسمِ فاعل، اور اس کے لیے فاعل چاہیے، آگے أُمُّهُ اس کا فاعل ہے۔ اور عَالِمَةٍ مؤنث کا صیغہ کیوں لائے حالانکہ ماقبل میں موصوف رَجُلٌ تو مذکر ہے، شاباش کیونکہ یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے اور یہ فعل کی طرح ہوتی ہے۔ اور یہ تذکیر و تانیث میں اپنے موصوف کے تابع نہیں ہوتی بلکہ آگے آنے والے فاعل کو دیکھیں گے، اور آگے أُمُّهُ مؤنث فاعل ہے اور مؤنث کے لیے فعل کو ہمیشہ کیا لاتے ہیں؟ مؤنث، تو صفت کو بھی مؤنث لائیں گے۔ تو عَالِمَةٍ کے لیے فاعل أُمُّهُ مؤنث ہے بھئی۔ تو عَالِمَةٍ مجرور لفظاً صیغہ اسمِ فاعل۔ أُمُّهُ اس میں أُمُّ مرفوع لفظاً مضاف۔ أُمُّ کیوں مرفوع؟ کیونکہ یہ فاعل ہے، کیونکہ فاعل۔ اور هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، اور یہ کس کو راجع؟ رَجُلٌ کو، صفت کو کس سے جوڑتے ہیں؟ موصوف سے۔ تو مضاف اور مضاف الیہ مل کر یہ فاعل ہوئے عَالِمَةٍ کے لیے۔ اور عَالِمَةٍ صیغہ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ رَجُلٌ کی صفت، اور موصوف صفت مل کر یہ مجرور ہوئے بَا جارہ کے لیے، اور جار مجرور مل کر متعلق ہوئے مَرَرْتُ فعل سے، اور فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔
تو دیکھو مَرَرْتُ بِرَجُلٍ عَالِمَةٍ أُمُّهُ۔ اب یہ عَالِمَةٍ لفظوں میں صفت ہے رَجُلٍ کی لیکن معنی کے اندر یہ أُمُّهُ کی صفت ہے۔ عالمہ وہ اس کی ماں ہے اس شخص کی، وہ شخص عالم نہیں ہے۔ اور دیکھو یہ اعراب کے اندر رَجُلٍ کے تابع ہے: رَجُلٍ مجرور تو عَالِمَةٍ بھی مجرور۔ اور نیز تعریف و تنکیر میں: رَجُلٍ نکرہ تو عَالِمَةٍ بھی نکرہ ہے۔ جبکہ افراد، تثنیہ اور جمع کے اندر ماقبل کے یہ تابع نہیں ہوگی۔ اور نیز تذکیر و تانیث میں بھی یہ ماقبل کے تابع نہیں، چنانچہ دیکھو رَجُلٍ مذکر ہے لیکن عَالِمَةٍ مؤنث ہے کیونکہ اس کا فاعل آگے مؤنث ہے۔ تو یہ فعل کی طرح ہے۔ فعل کا جب فاعل مؤنث آئے تو فعل کو بھی کیا لاتے ہیں؟ مؤنث لاتے ہیں۔
ایک اور مثال کیجیے بھئی۔ رَأَيْتُ امْرَأَةً عَالِمًا أَبُوهَا۔ تو لکھ لیا رَأَيْتُ امْرَأَةً عَالِمًا أَبُوهَا۔ ترکیب کیجیے: رَأَيْتُ فعل با فاعل، تَا ضمیر مرفوع محلاً فاعل۔ امْرَأَةً منصوب لفظاً موصوف۔ اور عَالِمًا منصوب لفظاً صیغہ اسمِ فاعل، اسمِ فاعل۔ اور أَبُوهَا یہ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ عَالِمًا کے لیے فاعل، عَالِمًا کے لیے فاعل۔ اور یہ هَا ضمیر کس کو راجع؟ امْرَأَةً کو، کیونکہ یہ ربط کے لیے ضروری ہے یہ ضمیر تو یہ امْرَأَةً کو راجع، اس نے ربط دے دیا۔ تو عَالِمًا صیغہ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ صفت امْرَأَةً کی، موصوف صفت مل کر یہ مفعول بہ رَأَيْتُ کے لیے۔ رَأَيْتُ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ رَأَيْتُ امْرَأَةً عَالِمًا أَبُوهَا، میں نے دیکھا ایک ایسی عورت کو عَالِمًا أَبُوهَا کہ اس کا باپ عالم ہے۔
اب دیکھو یہ امْرَأَةً موصوف ہے اور عَالِمًا اس کی صفت ہے، تو دونوں کا اعراب ایک جیسا ہونا چاہیے، دونوں کا اعراب ایک جیسا ہے۔ اور نیز تعریف و تنکیر میں بھی دونوں کو ایک جیسا ہونا چاہیے، اور امْرَأَةً نکرہ ہے تو عَالِمًا بھی نکرہ۔ جبکہ باقی پانچ چیزوں میں یعنی افراد، تثنیہ اور جمع میں اور نیز تذکیر و تانیث میں یہ فعل کی طرح ہے۔ تو آگے أَبُوهَا اس کا فاعل مذکر تھا تو عَالِمًا یہ بھی ہم کیا لائے؟ مذکر لائے، حالانکہ موصوف تو مؤنث ہے بھئی۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟
اب آئیے اس سارے کو شرح کے ساتھ حل کریں بھئی۔ کہتے ہیں: فَالْأَوَّلُ أَيِ النَّعْتُ بِحَالِ الْمَوْصُوفِ، تو اول جو ہے یعنی صفت بِحَالِ الْمَوْصُوفِ جو ہے، يَتْبَعُهُ أَيِ الْمَوْصُوفَ، وہ تابع ہوتی ہے موصوف کے فِي عَشَرَةِ أُمُورٍ، دس چیزوں میں، يُوجَدُ مِنْهَا فِي كُلِّ تَرْكِيبٍ أَرْبَعَةٌ، ہر ترکیب کے اندر ان دس میں سے چار چیزیں پائی جاتی ہیں: فِي الْإِعْرَابِ، ایک تو اعراب کے اندر، رَفْعًا وَنَصْبًا وَجَرًّا، یعنی کہ رفع، نصب اور جر۔ یہ رَفْعًا وَنَصْبًا وَجَرًّا یہ منصوب ہیں، ان کو مفعول بنا دیں گے يَعْنِي کے لیے۔ يَعْنِي، يَعْنِي، عَنَى يَعْنِي کا معنی ارادہ کرنا۔ يَعْنِي، یعنی کہ مصنف نے ارادہ کیا اعراب سے کس کا؟ رَفْعًا وَنَصْبًا وَجَرًّا، تو یہ مفعول بہ بن جائیں گے يَعْنِي کے لیے۔ وَالتَّعْرِيفِ وَالتَّنْكِيرِ، اور تعریف و تنکیر میں، وَالْإِفْرَادِ وَالتَّثْنِيَةِ وَالْجَمْعِ، اور مفرد، تثنیہ اور جمع ہونے میں، وَالتَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ، اور مذکر اور مؤنث ہونے میں۔
بھئی صاحبِ کافیہ نے بتلایا کہ پہلی قسم جو ہے صفت کی یعنی صفت بِحَالِهِ، وہ موصوف کے تابع ہوتی ہے دس چیزوں میں۔ ان دس چیزوں میں تذکیر و تانیث کو بھی ذکر کیا۔ لیکن یاد رکھو بعض اوقات صفت بِحَالِهِ ہوتی ہے لیکن وہ اپنے موصوف کے مطابق نہیں ہوتی تذکیر و تانیث میں۔ جیسے، جیسے اسمِ تفضیل جو مستعمل بمِنْ ہو وہ ہمیشہ مذکر رہتا ہے، چاہے آپ اس کو مذکر کی صفت بنائیں چاہے مؤنث کی۔ مثلاً میں کہتا ہوں زید عمرو سے زیادہ پٹائی کرتا ہے، تو میں کہوں گا زَيْدٌ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو۔ زَيْدٌ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو، زید مذکر ہے تو أَضْرَبُ بھی میں مذکر لایا۔ لیکن یہ مِنْ کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو، اور جب اسمِ تفضیل مِنْ کے ساتھ استعمال ہو تو اس کو اسی طرح رکھتے ہیں مذکر کے لیے بھی مؤنث کے لیے بھی، مفرد ہی رکھتے ہیں تثنیہ بھی نہیں لاتے جمع بھی نہیں لاتے، مفرد بھی رکھتے ہیں اور مذکر بھی رکھتے ہیں۔ تو زَيْدٌ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو۔ اب اگر میں کہنا چاہتا ہوں وہ دو زید جو ہیں عمرو سے زیادہ پٹائی کرتے ہیں، تو میں کہوں گا الزَّيْدَانِ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو۔ اگر میں کہنا چاہتا ہوں وہ سب زید، تو بھی أَضْرَبُ مفرد رہے گا: الزَّيْدُونَ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو۔ اسی طرح مؤنث لے آؤ: هِنْدٌ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو، ہند عمرو سے زیادہ پٹائی کرتی ہے۔ دیکھو هِنْدٌ مؤنث ہے لیکن أَضْرَبُ یہاں ضُرْبَى مؤنث میں نہیں لے کر آیا کیونکہ یہ أَضْرَبُ اسمِ تفضیل مِنْ کے ساتھ ہے۔ اسی طرح الْهِنْدَانِ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو، الْهِنْدَاتُ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو، سب کے لیے أَضْرَبُ مِنْ ہی رہے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو اسمِ تفضیل مستعمل بمِنْ جب ہو تو وہ سب کے لیے یکساں رہتا ہے، وہاں تذکیر و تانیث میں مطابقت ضروری نہیں، اور اسی طرح افراد، تثنیہ اور جمع میں بھی مطابقت ضروری نہیں۔
نیز اسی طرح یاد رکھو کہ بعض صیغے ایسے ہیں کہ وہ مذکر مؤنث دونوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے فَعُولٌ بمعنی فَاعِلٍ کے۔ وہ فَعُولٌ جو فَاعِلٌ کے معنی میں ہو وہ مذکر مؤنث کے لیے یکساں رہتا ہے، جیسے صَبُورٌ، جیسے صَبُورٌ، صَاد سے ہے صَبُورٌ، صبر کرنے والا۔ تو یہ صَبُورٌ جو ہے مذکر مؤنث دونوں کے لیے یکساں رہتا ہے کیونکہ یہ صَبُورٌ بمعنی صَابِرٌ کے ہے۔ صبر کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟ صَابِرٌ، اسمِ فاعل ہے۔ توجہ ہے؟ تو وہ فَعُولٌ جو فَاعِلٌ کے معنی میں ہو وہ مذکر مؤنث کے لیے یکساں رہتا ہے: رَجُلٌ صَبُورٌ، امْرَأَةٌ صَبُورٌ، دیکھو یہاں امْرَأَةٌ مؤنث ہے لیکن صَبُورٌ اسی طرح مذکر آیا کیونکہ یہ دونوں کے لیے یکساں استعمال ہوتا ہے۔ تو یہاں اب آپ یہ نہ کہیں تذکیر و تانیث کا فرق ہے، نہیں نہیں، یہ استعمال ہی دونوں کے لیے یکساں ہوتا ہے۔
اسی طرح ایک فَعِيلٌ ہوتا ہے، فَعِيلٌ بمعنی مَفْعُولٍ کے۔ فَعِيلٌ بمعنی مَفْعُولٍ کے، وہ بھی مذکر مؤنث کے لیے یکساں رہتا ہے، جیسے جَرِيحٌ بمعنی مَجْرُوحٍ کے۔ مَجْرُوحٌ، مَجْرُوحٌ کا کیا معنی؟ زخمی۔ تو جَرِيحٌ کا معنی بھی زخمی۔ تو یہ جَرِيحٌ بمعنی مَجْرُوحٍ کے ہے یعنی فَعِيلٌ بمعنی مَفْعُولٍ کے ہے، اور جو فَعِيلٌ بمعنی مَفْعُولٍ کے ہو وہ مذکر مؤنث کے لیے یکساں رہتا ہے۔ جیسے رَجُلٌ جَرِيحٌ زخمی آدمی، امْرَأَةٌ جَرِيحٌ زخمی عورت، تو یہ دونوں کے لیے فَعِيلٌ اسی طرح رہے گا۔
تو کون سے صیغے؟ ایک اسمِ تفضیل جو مستعمل بمِنْ ہو۔ اسی طرح فَعُولٌ بمعنی فَاعِلٍ، اور فَعِيلٌ بمعنی مَفْعُولٍ، یہ مذکر مؤنث کے لیے یکساں رہتے ہیں۔ اور بعض اوقات ایک صفت مؤنث ہوتی ہے لیکن وہ مذکر کے لیے استعمال ہوتی ہے اسی طرح، جیسے عَلَّامَةٌ۔ علامہ کس کو کہتے ہیں؟ بہت زیادہ علم والا۔ اور اس کے آخر میں گول تَا ہے اور تَا کس چیز کی علامت ہے؟ تانیث کی، لیکن یہ مذکر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ تو اب آپ یہ نہ کہیں کہ یہاں تو صفت بِحَالِهِ ہے اور یہ موصوف کے مطابق نہیں۔ تو ان چند چیزوں کا استثنا ہے، باقی ہمیشہ تذکیر و تانیث میں مطابقت ہوگی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
کہتے ہیں: إِلَّا إِذَا كَانَ صِفَةً يَسْتَوِي فِيهَا الْمُذَكَّرُ وَالْمُؤَنَّثُ، مگر یہ کہ وہ ایسی صفت ہو، وہ صفت بِحَالِهِ وہ ایسی صفت ہو يَسْتَوِي فِيهَا الْمُذَكَّرُ وَالْمُؤَنَّثُ جس کے اندر برابر ہوں مذکر اور مؤنث، كَفَعُولٍ بِمَعْنَى فَاعِلٍ، جیسے وہ فَعُولٌ جو فَاعِلٌ کے معنی میں ہوتا ہے، نَحْوُ رَجُلٌ صَبُورٌ وَامْرَأَةٌ صَبُورٌ، رَجُلٌ صَبُورٌ صبر کرنے والا آدمی، وَامْرَأَةٌ صَبُورٌ صبر کرنے والی عورت۔ أَوْ فَعِيلٍ بِمَعْنَى مَفْعُولٍ، یا وہ ایسا فَعِيلٌ ہو جو مَفْعُولٌ کے معنی میں ہو، كَرَجُلٍ جَرِيحٍ وَامْرَأَةٍ جَرِيحٍ، رَجُلٍ کی صفت بھی جَرِيحٍ ہے اور امْرَأَةٍ کی صفت بھی جَرِيحٍ۔ بھئی جیسے بھی آپ پڑھ لیں میں نے بتلایا تھا کہ یہ جو الگ الگ مثالیں بیچ میں آتی ہیں ان پر آپ موقع کے مطابق بھی اعراب پڑھ سکتے ہیں اور آپ ان پر اعرابِ حکائی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ موقع کے مطابق كَرَجُلٍ جَرِيحٍ، کَاف جارہ ہے تو رَجُلٍ جَرِيحٍ وَامْرَأَةٍ جَرِيحٍ پڑھ لیں، اور یا آپ پڑھیں مرفوع پڑھ لیں كَرَجُلٌ جَرِيحٌ وَامْرَأَةٌ جَرِيحٌ، اور کوئی پوچھے تو آپ کہیں یہ اعرابِ حکائی ہے، یعنی کہیں سے یہ مثال لی گئی وہاں مرفوع تھی تو اس پر ہم نے رفع پڑھ دیا بھئی۔
أَوْ كَانَ صِفَةً مُؤَنَّثَةً تَجْرِي عَلَى الْمُذَكَّرِ كَعَلَّامَةٍ، یا وہ صفت بِحَالِهِ ایسی مؤنث صفت ہو جو جاری ہوتی ہو مذکر پر بھی، كَعَلَّامَةٍ جیسے کہ عَلَّامَةٌ ہے بھئی۔
وَالثَّانِي، اور دوسری قسم جو ہے، أَيِ النَّعْتُ بِحَالِ مُتَعَلِّقِ الْمَوْصُوفِ، یعنی وہ صفت جو موصوف کے متعلق کی حالت کے ساتھ ہوتی ہے یعنی اس کو بیان کرتی ہے، يَتْبَعُهُ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ، وہ موصوف کے تابع ہوتی ہے پہلی پانچ چیزوں میں۔ بھئی پہلی پانچ چیزیں کون سی؟ کہتے ہیں: وَهِيَ الرَّفْعُ وَالنَّصْبُ وَالْجَرُّ وَالتَّعْرِيفُ وَالتَّنْكِيرُ، یہ پانچ چیزیں، وَيُوجَدُ مِنْهَا فِي كُلِّ تَرْكِيبٍ اثْنَانِ، اور ان میں سے دو پائے جاتے ہیں ہر ترکیب کے اندر، ان پانچ میں سے دو چیزیں ہر ترکیب میں آئیں گی: رفع، نصب، جر میں سے ایک آئے گا، اور تعریف و تنکیر میں سے ایک آئے گا۔
وَفِي الْبَوَاقِي مِنْ تِلْكَ الْأُمُورِ الْعَشَرَةِ، اور ان دس چیزوں میں سے باقی کی جو چیزیں ہیں، وَهِيَ أَيْضًا خَمْسَةٌ، اور وہ باقی جو ہیں وہ بھی پانچ ہیں: الْإِفْرَادُ وَالتَّثْنِيَةُ وَالْجَمْعُ وَالتَّذْكِيرُ وَالتَّأْنِيثُ، یہ پانچ چیزیں جو ہیں، ان میں یہ دوسری صفت جو ہے كَالْفِعْلِ کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے، لِشَبَهِهِ بِهِ۔ یہاں لِشِبْهِهِ نہ پڑھنا لِشَبَهِهِ، میں پہلے بھی کئی دفعہ بتلا چکا ہوں ایک ہے شِبْهٌ ایک ہے شَبَهٌ۔ شِبْهٌ کا معنی مِثْلٌ، مِثْل بھئی، اور شَبَهٌ کا معنی ہے مشابہت۔ تو جہاں مشابہت کا معنی بن رہا ہو وہاں شَبَهٌ پڑھیں، اور جہاں مِثْل کا معنی صحیح بنتا ہو وہاں شِبْهٌ پڑھیں۔ تو یہاں شَبَهٌ ہم پڑھیں گے کہ یہ فعل کی طرح ہے لِشَبَهِهِ بِهِ اس وجہ سے کہ اس کی مشابہت ہے فعل کے ساتھ، اس صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کی مشابہت ہے فعل کے ساتھ۔ يَعْنِي يُنْظَرُ إِلَى فَاعِلِهِ، یعنی اس صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کے فاعل کی طرف دیکھا جائے گا، فَإِنْ كَانَ مُفْرَدًا أَوْ مُثَنًّى أَوْ مَجْمُوعًا، تو وہ فاعل اگر مفرد ہوا یا تثنیہ ہوا یا جمع ہوا، أُفْرِدَ كَمَا يُفْرَدُ الْفِعْلُ، تو اس صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کو مفرد لائیں گے كَمَا يُفْرَدُ الْفِعْلُ جیسے فعل کو مفرد لاتے ہیں۔ فعل کا فاعل جب اسمِ ظاہر ہو تو چاہے وہ مفرد ہو، تثنیہ ہو، جمع ہو، فعل کو ہمیشہ کیا لاتے ہیں؟ مفرد: ضَرَبَ زَيْدٌ، ضَرَبَ الزَّيْدَانِ، ضَرَبَ الزَّيْدُونَ۔ تو جیسے فعل کو مفرد لاتے ہیں تو یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کو بھی مفرد لائیں گے جب فاعل چاہے مفرد ہو، تثنیہ ہو یا جمع ہو۔
وَإِنْ كَانَ مُذَكَّرًا أَوْ مُؤَنَّثًا حَقِيقِيًّا بِلَا فَصْلٍ، اور اگر اس کا فاعل جو ہے مذکر ہو یا ایسا مؤنثِ حقیقی ہو بِلَا فَصْلٍ جو بغیر فصل کے ہو، طَابَقَهُ وُجُوبًا، تو یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ اس فاعل کے مطابق ہوگی وجوباً۔ اگر فاعل مذکر ہوا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ اس کے مطابق یعنی مذکر لائیں گے: عَالِمٌ أَبُوهَا، عَالِمٌ أَبُوهَا۔ اور اگر فاعل مؤنث ہو اور بغیر فصل کے ہو تو صفت کو بھی مؤنث لائیں گے: عَالِمَةٌ أُمُّهَا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور بغیر فصل کے ہو، کیونکہ مؤنثِ حقیقی اور فعل کے درمیان فصل آ جائے تو پھر فعل کو مذکر لانا بھی جائز اور مؤنث لانا بھی جائز: ضَرَبَ الْيَوْمَ هِنْدٌ اور ضَرَبَتِ الْيَوْمَ هِنْدٌ دونوں طرح آپ کہہ سکتے ہیں۔ تو اسی لیے کہا: وَإِنْ كَانَ مُذَكَّرًا، اگر فاعل مذکر ہو، أَوْ مُؤَنَّثًا حَقِيقِيًّا بِلَا فَصْلٍ، یا ایسا مؤنثِ حقیقی ہو جو بغیر فصل کے ہو، طَابَقَهُ وُجُوبًا، تو یہ دوسری صفت اس فاعل کے مطابق ہوگی وجوباً، كَمَا يُطَابِقُ الْفِعْلُ فَاعِلَهُ فِي التَّذْكِيرِ وَالتَّأْنِيثِ، جیسے فعل اپنے فاعل کے مطابق ہوتا ہے تذکیر اور تانیث میں۔ وَإِنْ كَانَ فَاعِلُهُ مُؤَنَّثًا غَيْرَ حَقِيقِيٍّ، اور اگر اس صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کا فاعل جو ہے وہ مؤنثِ غیرِ حقیقی ہو، أَوْ حَقِيقِيًّا مَفْصُولًا، یا ایسا مؤنثِ حقیقی ہو جو مفصول ہو، درمیان میں فصل لایا گیا ہو، يُذَكَّرُ أَوْ يُؤَنَّثُ جَوَازًا، تو اس وصف کو مذکر یا مؤنث لائیں گے جوازاً، یعنی مذکر بھی لا سکتے ہیں اور مؤنث بھی لا سکتے ہیں۔ جیسے، جیسے فعل میں تھا: فاعل مؤنثِ حقیقی ہے لیکن فصل آ گیا، ضَرَبَ الْيَوْمَ هِنْدٌ اور ضَرَبَتِ الْيَوْمَ هِنْدٌ۔ اور یا مؤنثِ غیرِ حقیقی ہے، پھر چاہے فصل نہ بھی ہو: طَلَعَ الشَّمْسُ اور طَلَعَتِ الشَّمْسُ۔ تو یہ معنی ہے يُذَكَّرُ أَوْ يُؤَنَّثُ جَوَازًا، تو اس صفت کو مذکر یا مؤنث لائیں گے جواز کے طریقے پر۔
تَقُولُ، آپ کہتے ہیں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ قَاعِدٍ غُلَامُهُ۔ دیکھو رَجُلٍ مجرور ہے تو قَاعِدٍ بھی مجرور، اور رَجُلٍ نکرہ ہے تو قَاعِدٍ بھی نکرہ، تو دو چیزوں میں مطابقت۔ اور باقی دو چیزیں تذکیر و تانیث اور افراد، تثنیہ اور جمع، وہ اپنے فاعل کی طرف دیکھ کر ہوگا، اور غُلَامُهُ مذکر ہے تو قَاعِدٌ بھی کیا لائے؟ مذکر، اور غُلَامُهُ اسمِ ظاہر ہے اور فاعل جب اسمِ ظاہر ہو تو صفت کو، فعل کو ہمیشہ کیا لاتے ہیں؟ مفرد، تو اس لیے قَاعِدٌ بھی مفرد ہے۔ جتنی مثالیں آئیں گی آپ دیکھیں گے سب کے اندر صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ یہ مفرد رہے گی۔ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ مفرد رہے گی، چاہے موصوف مفرد ہو، تثنیہ ہو، جمع ہو، اس کو نہیں دیکھنا۔ کیوں مفرد رہے گی صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ؟ کیونکہ اس کا فاعل آگے اسمِ ظاہر آ رہا ہے، اور جب فعل کا فاعل آگے اسمِ ظاہر آئے تو فعل کو ہمیشہ کیا رکھتے ہیں؟ مفرد رکھتے ہیں، تو لہٰذا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ بھی ہمیشہ مفرد رہے گی۔
تو کہتے ہیں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ قَاعِدٍ غُلَامُهُ، میں گزرا ایک ایسے آدمی پر قَاعِدٍ غُلَامُهُ کہ اس کا غلام بیٹھا ہوا تھا، مِثْلَ، جیسے کہ يَقْعُدُ غُلَامُهُ، جیسے غُلَامُهُ فاعل تھا تو اس کے لیے يَقْعُدُ فعل لاتے ہیں، مذکر لاتے ہیں، تو ہم بھی قَاعِدٌ کیا لائے؟ مذکر لائے۔
وَبِرَجُلَيْنِ قَاعِدٍ غُلَامَاهُمَا، أَيْ مَرَرْتُ، یہاں بھی مَرَرْتُ نکال لیں: مَرَرْتُ بِرَجُلَيْنِ قَاعِدٍ غُلَامَاهُمَا۔ یہ رَجُلَيْنِ موصوف ہے اور قَاعِدٍ اس کی صفت۔ تو رَجُلَيْنِ نکرہ تو قَاعِدٍ بھی کیا؟ نکرہ۔ اور رَجُلَيْنِ مجرور تو قَاعِدٍ بھی مجرور۔ تو دو چیزوں کے اندر، کون سی دو چیزوں میں مطابقت ہوگی؟ تعریف و تنکیر میں اور اعراب میں۔ تعریف و تنکیر، یہ بار بار دہرائیں بھئی آپ کے ذہن میں بیٹھ جائیں، تعریف و تنکیر اور اعراب میں، اور وہ دونوں یہاں ہیں۔ اور باقی فعل کی طرح ہے، تو آگے غُلَامَاهُمَا ان دونوں کے دو غلام۔ غُلَامَاهُمَا اصل میں کیا تھا؟ غُلَامَانِ، نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، ان دونوں کے دو غلام۔ تو دیکھو فاعل تثنیہ ہے لیکن اسمِ ظاہر ہے، اور جب فاعل اسمِ ظاہر ہو تو فعل کو کیا رکھتے ہیں؟ مفرد، تو لہٰذا یہاں پر بھی قَاعِدٍ کو کیا رکھا؟ مفرد رکھا، حالانکہ اگرچہ اس کا موصوف رَجُلَيْنِ تثنیہ ہے۔ تو مَرَرْتُ بِرَجُلَيْنِ قَاعِدٍ غُلَامَاهُمَا، میں گزرا دو ایسے آدمیوں پر کہ بیٹھے ہوئے تھے ان دونوں کے دو غلام۔ تو کہتے ہیں قَاعِدٍ غُلَامَاهُمَا مِثْلَ يَقْعُدُ غُلَامَاهُمَا، جیسے فعل کو دیکھو ان کے يَقْعُدُ غُلَامَاهُمَا، فعل کو غُلَامَاهُمَا اسمِ ظاہر ہے تو يَقْعُدُ فعل کو مفرد مذکر لائے، تو وہاں بھی ہم قَاعِدٍ غُلَامَاهُمَا قَاعِدٌ کو کیا لائے؟ مفرد مذکر لائے۔ توجہ ہے؟ ہر مثال کے ساتھ وہ فعل کو بھی ذکر کرتے جائیں گے، جس طرح کا آپ دیکھیں گے فعل ہوتا ہے اسی قسم کا وہ صفت کا صیغہ بھی ہوگا۔ توجہ ہے؟ تو یہ فعل کیا آیا؟ يَقْعُدُ غُلَامَاهُمَا، فعل مفرد بھی ہے مذکر بھی ہے کیونکہ فاعل اسمِ ظاہر ہے اور مذکر ہے، تو قَاعِدٍ غُلَامَاهُمَا تو قَاعِدٍ صفت کا صیغہ بھی مفرد بھی اور مذکر بھی ہے۔
آگے دیکھیے: وَبِرِجَالٍ قَاعِدٍ غِلْمَانُهُمْ، أَيْ مَرَرْتُ بِرِجَالٍ قَاعِدٍ غِلْمَانُهُمْ۔ دیکھو رِجَالٍ موصوف ہے جمع ہے لیکن قَاعِدٍ مفرد ہے، کیوں؟ کیونکہ غِلْمَانُهُمْ آگے فاعل اسمِ ظاہر آ رہا ہے، اور جب فاعل اسمِ ظاہر ہو فعل کو کیا رکھتے ہیں؟ مفرد، تو اس لیے صفت کے صیغے کو بھی کیا رکھا؟ مفرد رکھا، مِثْلُ جیسے کہ يَقْعُدُ غِلْمَانُهُمْ۔ یہ غِلْمَانٌ جمع ہے غُلَامٌ کی لیکن اسمِ ظاہر ہے، اور اسمِ ظاہر فاعل ہو تو فعل کو کیا رکھتے ہیں؟ مفرد، تو يَقْعُدُ غِلْمَانُهُمْ دیکھو فعل مفرد مذکر ہے تو لہٰذا قَاعِدٍ غِلْمَانُهُمْ صفت کو بھی اسی طرح رکھا۔ تو مَرَرْتُ بِرِجَالٍ قَاعِدٍ غِلْمَانُهُمْ، میں گزرا ایسے آدمیوں پر کہ ان کے غلام بیٹھے ہوئے تھے۔
وَمَرَرْتُ بِامْرَأَةٍ قَائِمٍ أَبُوهَا۔ دیکھو امْرَأَةٍ موصوف ہے اور آگے قَائِمٍ اس کی صفت ہے، صفت ہے اور یہ کتنی چیزوں میں اس کے تابع ہوگی؟ تعریف و تنکیر میں اور اعراب میں۔ تو امْرَأَةٍ نکرہ تو قَائِمٍ بھی نکرہ، اور امْرَأَةٍ مجرور تو قَائِمٍ بھی مجرور۔ باقی چیزوں میں یہ فعل کی طرح ہے، اور اس کا فاعل آگے أَبُوهَا مذکر ہے تو قَائِمٌ بھی کیا لائے؟ مذکر لائے اگرچہ اس کا موصوف مؤنث ہے بھئی۔ مَرَرْتُ بِامْرَأَةٍ قَائِمٍ أَبُوهَا، میں گزرا ایک ایسی عورت پر کہ اس کا باپ کھڑا تھا، مِثْلَ يَقُومُ أَبُوهَا، جیسے کہ يَقُومُ أَبُوهَا، أَبُوهَا جب فاعل ہو تو فعل کو مفرد مذکر لاتے ہیں، پیچھے بھی أَبُوهَا فاعل تھا تو قَائِمٌ کو مفرد مذکر لائے۔
وَبِرَجُلٍ قَائِمَةٍ جَارِيَتُهُ۔ اب دیکھو رَجُلٍ موصوف ہے اور قَائِمَةٍ اس کی صفت ہے، اور رَجُلٍ مذکر ہے لیکن قَائِمَةٍ مؤنث لائے، کیوں؟ کیونکہ قَائِمَةٍ کا فاعل جَارِيَتُهُ آگے وہ مؤنث ہے، مؤنثِ حقیقی ہے، اور فاعل جب مؤنثِ حقیقی ہو تو فعل کو کیا لاتے ہیں؟ مؤنث، تو لہٰذا اس لیے یہاں صفت کو بھی قَائِمَةٍ کو بھی کیا لائے؟ مؤنث۔ بِرَجُلٍ قَائِمَةٍ جَارِيَتُهُ، سب کے ساتھ مَرَرْتُ جوڑتے جائیں بھئی ایک دفعہ صاحبِ جامی نے ذکر کر دیا وہ بار بار ذکر نہیں کر رہے۔ تو کہتے ہیں مَرَرْتُ بِرَجُلٍ قَائِمَةٍ جَارِيَتُهُ، میں گزرا ایک ایسے آدمی پر کہ اس کی باندی کھڑی تھی، مِثْلُ تَقُومُ جَارِيَتُهُ، جیسے کہ تَقُومُ جَارِيَتُهُ، جَارِيَتُهُ فعل کے لیے فاعل بنائیں تو فعل کو مؤنث لاتے ہیں اور مفرد لاتے ہیں، تو اسی طرح قَائِمَةٌ صفت کو بھی کیا لائے؟ مفرد اور مؤنث لائے بھئی۔
وَبِرَجُلٍ مَعْمُورٍ أَوْ مَعْمُورَةٍ دَارُهُ۔ مَعْمُورٍ کا معنی آباد ہونا، میں ایک ایسے آدمی پر گزرا مَعْمُورٍ دَارُهُ أَوْ مَعْمُورَةٍ دَارُهُ۔ دیکھو مَعْمُورٍ کون سا صیغہ ہے؟ اسمِ مفعول، اور اسمِ مفعول کے لیے کیا چاہیے؟ نائب الفاعل، تو آگے یہ جو دَارُهُ آ رہا ہے یہ مضاف اور مضاف الیہ مل کر یہ نائب فاعل بنے گا مَعْمُورٍ کے لیے۔ اور دَارٌ یاد رکھو عربی میں مؤنثِ سماعی ہے، اور تو یہ مؤنثِ حقیقی ہے یا غیرِ حقیقی؟ غیرِ حقیقی ہے، کیا ہے؟ مؤنثِ حقیقی تو اسے کہتے ہیں جس کے مقابلے میں مذکر حیوان ہو، تو یہ غیرِ حقیقی ہے، اور جب فاعل مؤنثِ غیرِ حقیقی ہو تو فعل آپ مذکر بھی لا سکتے ہیں مؤنث بھی، تو اسی طرح صفت بھی مذکر بھی اور مؤنث بھی۔ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ مَعْمُورٍ دَارُهُ، دیکھو مَعْمُورٍ مذکر لے آئے۔ یا آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ مَعْمُورَةٍ دَارُهُ، میں ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرا کہ اس کا گھر آباد تھا، یعنی گھر میں رونق تھی بیوی بچے تھے۔ آگے: مِثْلَ يُعْمَرُ أَوْ تُعْمَرُ دَارُهُ۔ يُعْمَرُ أَوْ تُعْمَرُ دَارُهُ، یاد رکھو آباد مکان کے لیے عَامِرٌ بھی کہتے ہیں، اسمِ فاعل بھی استعمال کرتے ہیں اور اسمِ مفعول بھی۔ کسی شخص کا گھر آباد ہے تو آپ کہہ سکتے ہیں دَارُهُ عَامِرَةٌ، یا آپ کہہ سکتے ہیں دَارُهُ مَعْمُورَةٌ، دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ توجہ ہے؟ لہٰذا یہاں يُعْمَرُ آیا تو آپ يَعْمُرُ دَارُهُ أَوْ تَعْمُرُ دَارُهُ بابِ نَصَرَ سے آپ پڑھ سکتے ہیں، لیکن چونکہ پیچھے مَعْمُورٍ اسمِ مفعول ذکر کیا تھا اور اسمِ مفعول کس سے بنتا ہے؟ فعلِ مجہول سے، تو اس کی مناسبت سے ہم بھی یہاں فعلِ مجہول پڑھ لیتے ہیں: مِثْلَ يُعْمَرُ أَوْ تُعْمَرُ دَارُهُ۔ تو دیکھو دَارٌ جب نائب الفاعل بنے تو فعل کو مذکر بھی لا سکتے ہیں اور مؤنث بھی، اس لیے وہاں صفت بھی اس کے مطابق مذکر مؤنث لا سکتے ہیں۔
وَبِرَجُلٍ قَائِمٍ أَوْ قَائِمَةٍ فِي الدَّارِ جَارِيَتُهُ۔ اب دیکھو رَجُلٍ موصوف ہے اور قَائِمٍ اس کی صفت، لیکن آگے اس کا فاعل جَارِيَتُهُ آ رہا ہے، کیا آ رہا ہے؟ جَارِيَتُهُ، اور درمیان میں فِي الدَّارِ کا فصل آ گیا۔ اور جَارِيَةٌ یہ مؤنثِ حقیقی ہے، لیکن مؤنثِ حقیقی جب مفصول ہو جائے فعل سے تو فعل کو مذکر لانا بھی جائز، مؤنث لانا بھی جائز: ضَرَبَ الْيَوْمَ هِنْدٌ اور ضَرَبَتِ الْيَوْمَ هِنْدٌ، تو صفت میں بھی اسی طرح ہوگا کہ قَائِمٌ بھی لا سکتے ہیں اور قَائِمَةٌ بھی۔ تو وَبِرَجُلٍ قَائِمٍ أَوْ قَائِمَةٍ فِي الدَّارِ جَارِيَتُهُ، ترکیب سمجھ میں آ رہی ہے؟ مِثْلَ جیسے کہ يَقُومُ أَوْ تَقُومُ فِي الدَّارِ جَارِيَتُهُ، دیکھو جَارِيَتُهُ فصل آیا تو يَقُومُ اور تَقُومُ مذکر مؤنث دونوں فعل لا سکتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
آگے دیکھیے: فَإِنْ قُلْتَ إِذَا نَظَرْتَ حَقَّ النَّظَرِ وَجَدْتَ الْأَوَّلَ وَهُوَ الْوَصْفُ بِحَالِ الْمَوْصُوفِ أَيْضًا فِي الْخَمْسَةِ الْبَوَاقِي... یہاں سے ایک اعتراض اور اس کا جواب ذکر کریں گے۔ ادھر دیکھیے، اعتراض یہ ہے، معترض اعتراض کرتا ہے صاحبِ کافیہ اور صاحبِ جامی پر کہ کوئی اگر یہ اعتراض کرے کہ اے صاحبِ کافیہ، اے صاحبِ جامی آپ نے ہمیں کیا کہا؟ کہ صفتِ ثانی جو ہے یعنی صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ جو ہے وہ باقی پانچ چیزوں میں فعل کی طرح ہوتی ہے، باقی پانچ چیزوں میں فعل کی طرح ہوتی ہے، یعنی افراد، تثنیہ اور جمع میں اور تذکیر و تانیث میں۔ تو یہ باقی پانچ چیزوں میں صفتِ ثانی جو ہے وہ فعل کی طرح ہوتی ہے، کہتے ہیں بھئی اگر آپ گہری نظر سے، انصاف کی نظر سے اور غور سے دیکھیں تو پہلی صفت بھی اسی طرح ہے، صفت بِحَالِهِ بھی کیا ہے؟ وہ بھی فعل کی طرح ہے۔ وہ بھی ان پانچ چیزوں میں کس چیز کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے۔ تو پھر آپ نے کیسے صرف صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کو خاص کر دیا، اس کے بارے میں آپ نے کہا کہ وہ باقی پانچ چیزوں میں فعل کی طرح ہے؟ بھئی یہ بات تو پہلی صفت کے اندر بھی ہے صفت بِحَالِهِ میں بھی ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟
جیسے دیکھو کس طرح؟ دیکھو فعل میں دیکھو، يَضْرِبُ، ایک کے لیے کیا کہتے ہیں؟ يَضْرِبُ۔ دو کے لیے کیا کہتے ہیں؟ يَضْرِبَانِ، تو تثنیہ کے لیے الف لے آتے ہیں فعل میں۔ جمع کے لیے کیا کہتے ہیں؟ يَضْرِبُونَ، جمع مذکر کے لیے واؤ لے آتے ہیں۔ اور جمع مؤنث کے لیے يَضْرِبْنَ، نون لے آتے ہیں، اور مؤنث کے لیے مؤنث کا صیغہ لے آتے ہیں تَضْرِبُ۔ تو یہی چیزیں تو صفت بِحَالِهِ میں بھی ہیں، مثلاً: رَجُلٌ ضَارِبٌ، رَجُلَانِ ضَارِبَانِ تثنیہ کے لیے الف آ گیا، رِجَالٌ ضَارِبُونَ جمع کے لیے واؤ آ گیا، نِسْوَةٌ ضَارِبَاتٌ تو جیسے وہاں جمع مؤنث کے لیے نون آتا تھا یہاں جمع مؤنث کے لیے تَا آ گئی ضَارِبَاتٌ والی، اور جیسے وہاں مؤنث کے لیے فعل مؤنث آتا تھا تَضْرِبُ، فعل مؤنث آتا تھا مؤنث کے لیے، تو یہاں بھی امْرَأَةٌ ضَارِبَةٌ صفت بھی مؤنث لاتے ہیں۔ تو یہ بھی کس کی طرح ہے؟ صفت بِحَالِهِ بھی ان پانچ چیزوں میں کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے۔ تو پھر آپ نے خاص طور پر صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کے بارے میں کیوں کہا کہ وہ فعل کی طرح ہے؟
اعتراض سمجھ میں آیا؟ دیکھیے پہلے اعتراض دیکھ لیں کتاب پر دیکھیے: فَإِنْ قُلْتَ، اگر آپ یہ کہیں یعنی اگر آپ یہ اعتراض کریں، إِذَا نَظَرْتَ حَقَّ النَّظَرِ کہ اگر آپ حق نظر ڈالیں یعنی انصاف کی نظر سے دیکھیں، یعنی انصاف کے ساتھ غور و فکر کریں، إِذَا نَظَرْتَ حَقَّ النَّظَرِ کہ اگر آپ انصاف کی نظر سے دیکھیں، وَجَدْتَ الْأَوَّلَ وَهُوَ الْوَصْفُ بِحَالِ الْمَوْصُوفِ أَيْضًا فِي الْخَمْسَةِ الْبَوَاقِي، تو آپ پائیں گے کہ وہ جو پہلا ہے یعنی وصف بِحَالِ الْمَوْصُوفِ وہ بھی باقی پانچ چیزوں میں كَالْفِعْلِ کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے، لِأَنَّ فَاعِلَهُ الضَّمِيرُ... آپ کی کتابوں میں بھی كَالضَّمِيرِ ہے، کاف جارہ ہے؟ یاد رکھو یہ کاف یہاں نہیں ہونا چاہیے، یا تو یہ کتابت کی غلطی ہے۔ جامی کے بعض نسخوں کے اندر یہ کاف موجود نہیں، اور اس کو موجود نہیں ہونا چاہیے ورنہ بات صحیح نہیں بنتی۔ جبکہ بعض بین السطور میں بعض کتابوں میں بعض علماء نے لکھا کہ یہ کاف جارہ زائدہ ہے، یہ کاف جارہ زائدہ ہے، لیکن یہ کاف جارہ زائدہ کا محل نہیں لگ رہا۔ تو بہرحال اس کو یا زائدہ بنانا پڑے گا یا یہ کہنا پڑے گا یہ کتابت کی غلطی ہے کیونکہ اس کے ساتھ بات درست نہیں بنتی۔ کہتے ہیں لِأَنَّ فَاعِلَهُ، ذرا کاف کو ہٹا دیں، لِأَنَّ فَاعِلَهُ الضَّمِيرُ الْمُسْتَكِنُّ فِيهِ، اس لیے کیونکہ، کیونکہ یہ صفت کا جو فاعل ہوتا ہے، صفت بِحَالِهِ کا جو فاعل ہوتا ہے، الضَّمِيرُ الْمُسْتَكِنُّ فِيهِ، وہ اس کے اندر وہ چھپی ہوئی ضمیر ہوتی ہے، مُسْتَكِنّ چھپی ہوئی یہ نون مشدد ہے کَنٌّ اس کا مادہ ہے، مَكْنُون قرآن میں بھی آتا ہے چھپی ہوئی، چھپائی ہوئی، الضَّمِيرُ الْمُسْتَكِنُّ فِيهِ وہ ضمیر جو اس کے اندر چھپی ہوئی ہوتی ہے، الرَّاجِعُ إِلَى مَوْصُوفِهِ اور لوٹ رہی ہوتی ہے اس کے موصوف کی طرف۔ صفت بِحَالِهِ کے اندر ہمیشہ ضمیر چھپی ہوئی ہوتی ہے اور وہ کس کی طرف لوٹتی ہے؟ اپنے موصوف کی طرف۔ تو صفت بِحَالِهِ: جَاءَنِي رَجُلٌ ضَارِبٌ، جَاءَنِي رَجُلَانِ ضَارِبَانِ، جَاءَنِي رِجَالٌ ضَارِبُونَ، توجہ ہے؟
یاد رکھو فعل کے اندر جو الف اور واؤ آتے ہیں یہ ضمیریں ہیں: ضَرَبَ، ضَرَبَا، یہ الف کیا ہے؟ ضمیر ہے تثنیہ کی۔ ضَرَبُوا، یہ واؤ کیا ہے؟ ضمیر ہے جمع کی۔
توجہ ہے؟ تو فعل کے اندر جو الف اور واؤ آتے ہیں وہ ضمیریں ہیں۔ لیکن صفت کے صیغوں میں یہ جو الف اور واؤ آتے ہیں یاد رکھنا، یہ ضمیریں نہیں ہیں، یہ صرف تثنیہ اور جمع کی علامتیں ہیں۔ ضَارِبَانِ، فاعل کیا؟ اب آپ یہ نہ کہیں یہ الف فاعل ہے، نہیں نہیں، یہ الف فاعل نہیں ہے، فاعل جو ہے وہ ضمیر ہے جو اس کے اندر چھپی ہوئی ہے، یہ الف صرف تثنیہ کی علامت ہے۔ توجہ ہے؟ اسی طرح ضَارِبُونَ، اس کے اندر فاعل کی ضمیر هُمْ ضمیر ہے، یہ واؤ ضمیر نہیں ہے۔ بھئی کیا دلیل کیا ہے یہ ضمیر نہیں ہے؟ دلیل میں پہلے بھی بیان کر چکا کہ یہ حالتِ نصبی جری میں بدل جاتی ہے: ضَارِبٌ ضَارِبَانِ اور ضَارِبُونَ، ان دونوں کو ذرا حالتِ نصبی جری میں لے جائیں: ضَارِبَانِ ضَارِبَيْنِ، اور ضَارِبُونَ ضَارِبِينَ۔ تو دیکھو وہ الف کس سے بدل گیا؟ یا سے۔ اسی طرح وہ واؤ بھی کس سے بدل گیا؟ یا سے۔ معلوم ہوا یہ ضمیریں نہیں۔ اگر ضمیریں ہوتیں تو یہ نہ بدلتیں بھئی، ان کا بدلنا بتا رہا ہے یہ صرف تثنیہ اور جمع کی علامتیں ہیں ضمیر نہیں، ضمیر ان کے اندر چھپی ہوئی ہے۔ تو ضمیر صفت کے صیغے میں ہمیشہ چھپی ہوتی ہے، وہ الف اور واؤ ضمیریں نہیں ہوتیں۔
تو یہ ایک دلیل ہے، اگر یہ ضمیر ہوتیں تو یہ حالتِ نصبی جری میں یہ الف اور واؤ یا سے نہ بدلتے۔ دوسری دلیل یہ ہے کہ یہ صفت، کہ یہ ضمیریں نہیں ہیں، کہ یہ صرف مشتق میں نہیں آتے الف اور واؤ، غیرِ مشتق میں بھی آتے ہیں: رَجُلٌ رَجُلَانِ، یہ الف آ گیا یا نہیں؟ حالانکہ رَجُلٌ وہ تو مشتق ہی نہیں اس کے لیے تو کسی فاعل کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ اسی طرح زَيْدٌ الزَّيْدَانِ الزَّيْدُونَ، زَيْدٌ بھی مشتق نہیں ہے اس میں بھی الف اور واؤ آتا ہے، تو اس الف اور واؤ کا یا سے بدلنا اور نیز ان کا غیرِ مشتق میں بھی آنا یہ دلیل ہے اس بات کی کہ یہ ضمیریں نہیں ہیں بھئی۔
اب مجھے بتائیے: رَجُلٌ ضَارِبٌ، رَجُلَانِ ضَارِبَانِ، رِجَالٌ ضَارِبُونَ۔ رَجُلٌ ضَارِبٌ، ضَارِبٌ کے اندر کون سی ضمیر؟ هُوَ ضمیر چھپی ہوئی ہے، مستکن ہے۔ رَجُلَانِ ضَارِبَانِ، ضَارِبَانِ میں هُمَا ضمیر چھپی ہوئی ہے۔ رِجَالٌ ضَارِبُونَ، ضَارِبُونَ کے اندر هُمْ ضمیر چھپی ہوئی ہے۔ تو ضمیر اس صفت کے صیغے میں ہمیشہ چھپی ہوتی ہے، کبھی بھی ظاہر نہیں۔ لہٰذا اگر کہا جائے لِأَنَّ فَاعِلَهُ كَالضَّمِيرِ الْمُسْتَكِنِّ، جیسے کہ ضمیرِ مستکن، جیسے کہ ضمیرِ مستکن، تو اس کا تو معنی ہو جائے گا کبھی ضمیرِ مستکن نہیں بھی ہوتی، حالانکہ ہمیشہ ضمیرِ مستکن فاعل ہوتی ہے، تو لہٰذا یہ کاف کیا ہے؟ زائد ہے، یا یہ کتابت کی غلطی ہے۔ جیسے کہ ضمیرِ مستکن ہوتی ہے، جیسے کا لفظ نہیں ہونا چاہیے، صفت کے صیغے میں ہمیشہ ضمیرِ مستکن ہی فاعل ہوگی، ضمیرِ بارز فاعل نہیں ہو سکتی۔ تو اس لیے یہ کہا میں نے کہا یہ کاف کتابت کی غلطی ہے یا زائد ہے۔
کہتے ہیں: لِأَنَّ فَاعِلَهُ الضَّمِيرُ الْمُسْتَكِنُّ فِيهِ الرَّاجِعُ إِلَى مَوْصُوفِهِ، اس لیے کیونکہ یہ صفت بِحَالِهِ کا جو فاعل ہے وہ ضمیر جو اس کے اندر چھپی ہوئی ہوتی ہے اور لوٹ رہی ہوتی ہے اس کے موصوف کی طرف، وَالْفِعْلُ إِذَا أُسْنِدَ إِلَى الضَّمِيرِ، اور فعل جب اس کا اسناد کیا جائے ضمیر کی طرف، يَلْحَقُهُ الْأَلِفُ فِي التَّثْنِيَةِ، تو فعل کے ساتھ الف مل جاتا ہے تثنیہ میں، وَالْوَاوُ فِي جَمْعِ الْمُذَكَّرِ الْعَاقِلِ، اور فعل کے ساتھ واؤ مل جاتا ہے جمع مذکر عاقل کے اندر، وَالنُّونُ فِي جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ، اور فعل کے ساتھ نون مل جاتا ہے جمع مؤنث میں، وَيُؤَنَّثُ فِي الْوَاحِدِ الْمُؤَنَّثِ، اور فعل کو مؤنث لاتے ہیں واحد مؤنث میں، وَلِذَلِكَ قُلْتَ، اسی وجہ سے آپ کہتے ہیں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ ضَارِبٍ وَبِرَجُلَيْنِ ضَارِبَيْنِ، دیکھو رَجُلَيْنِ ضَارِبَيْنِ، وہی الف کس سے بدل گیا؟ یا سے، تو دیکھو الف جوڑ دیا تثنیہ میں، اور وَبِرِجَالٍ ضَارِبِينَ، یہ ضَارِبُونَ تھا حالتِ نصبی جری میں کیا ہے؟ یا، تو دیکھو صفت کے صیغوں میں بھی الف اور واؤ جوڑ رہے ہیں، وَبِامْرَأَةٍ ضَارِبَةٍ، اور جیسے امْرَأَةٌ ضَارِبَةٌ دیکھو مؤنث کے لیے فعل مؤنث لاتے ہیں تو یہاں امْرَأَةٌ کے لیے ضَارِبٌ صفت کیا لائے؟ ضَارِبَةٌ صفت مؤنث لائے، وَبِامْرَأَتَيْنِ ضَارِبَتَيْنِ، اور یہاں پر بھی دیکھو تثنیہ کے لیے ضَارِبَتَانِ اصل میں کیا تھا؟ ضَارِبَتَانِ الف تھا، پھر یہ حالتِ جری میں یہ یا سے بدل گیا، وَبِنِسْوَةٍ ضَارِبَاتٍ، اور جمع مؤنث میں نون لاتے ہیں تو یہاں صفت کے صیغے میں جمع مؤنث کے لیے یہ لمبی تا لے آتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو معلوم ہوا صفت کے صیغے کس کی طرح ہیں؟ فعل کی طرح۔ تو چاہے صفت بِحَالِهِ ہو چاہے صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہو دونوں فعل کی طرح ہیں۔ تو پھر آپ نے صرف صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کے بارے میں کیوں کہا کہ وَفِي الْبَوَاقِي كَالْفِعْلِ؟ تو کہتے ہیں: كَمَا تَقُولُ فِي الْفِعْلِ، جیسے کہ آپ فعل میں کہتے ہیں: يَضْرِبُ وَيَضْرِبَانِ وَيَضْرِبُونَ وَتَضْرِبُ وَتَضْرِبَانِ وَيَضْرِبْنَ، تو اس کے اندر دیکھو جب ضمیر کی طرف فعل کا اسناد کیا جائے تو دیکھو تثنیہ کے لیے يَضْرِبَانِ الف لے آتے ہیں، جمع کے لیے يَضْرِبُونَ واؤ لے آتے ہیں، تَضْرِبُ مؤنث کے لیے لے آتے ہیں، تَضْرِبَانِ تثنیہ کے لیے الف لے آتے ہیں، اور يَضْرِبْنَ جمع مؤنث کے لیے نون لے آتے ہیں۔ فَلِمَ خَصَصْتَ الثَّانِيَ بِهَذَا الْحُكْمِ؟ تو آپ نے دوسری صفت کو اس حکم کے ساتھ خاص کیوں کیا؟ یہ تو پہلے میں بھی اسی طرح ہے۔
تو اب جواب دیں گے، صاحبِ جامی جواب دیں گے کہ بھئی ہاں آپ کی بات ٹھیک ہے، دونوں صفتیں فعل کی طرح ہیں۔ لیکن یہاں پر یہ بیان کرنا مقصد ہے کہ یہ دونوں صفتیں کتنی چیزوں میں اپنے متبوع کے، اپنے موصوف کے تابع ہوتی ہیں؟ تو پہلی صفت دس کی دس چیزوں میں تابع ہوتی ہے، اور دوسری صفت پانچ چیزوں میں تابع ہوتی ہے۔ اور دونوں قسمیں پانچ چیزوں میں فعل کی طرح ہیں، پانچ چیزوں میں، لیکن جو پہلی قسم ہے وہ فعل کی طرح ہونے کے باوجود صفت کے تابع رہتی ہے، صفت کے، صفت مذکر ہو تو وہ مذکر رہتی ہے، صفت تثنیہ ہو تو وہ تثنیہ، صفت جمع ہو تو وہ جمع رہتی ہے۔ جیسے مثالیں گزریں ابھی گزریں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ ضَارِبٍ وَبِرَجُلَيْنِ ضَارِبَيْنِ، آپ دیکھتے جاؤ یہ صفتیں کس کی طرح ہیں؟ فعل کی طرح ہیں، لیکن فعل کی طرح ہونے کے باوجود یہ پھر بھی تابع ہونے سے نہیں نکلیں: مَرَرْتُ بِرَجُلٍ ضَارِبٍ، رَجُلٍ مفرد مذکر تھا تو ضَارِبٍ بھی مفرد مذکر آیا۔ بِرَجُلَيْنِ ضَارِبَيْنِ، رَجُلَيْنِ یہ تثنیہ مذکر ہے تو ضَارِبَيْنِ بھی کیا لے آئے؟ تثنیہ مذکر۔ بِرِجَالٍ ضَارِبِينَ، رِجَالٍ جمع مذکر ہے تو ضَارِبِينَ بھی جمع مذکر۔ وَبِامْرَأَةٍ ضَارِبَةٍ، امْرَأَةٌ واحد مؤنث ہے تو ضَارِبَةٍ بھی واحد مؤنث ہے۔ وَبِامْرَأَتَيْنِ ضَارِبَتَيْنِ، امْرَأَتَيْنِ تثنیہ مؤنث ہے تو ضَارِبَتَيْنِ بھی تثنیہ مؤنث ہے۔ اور وَبِنِسْوَةٍ ضَارِبَاتٍ، نِسْوَةٌ جمع مؤنث ہے تو ضَارِبَاتٍ بھی کیا ہے؟ جمع مؤنث۔ تو دیکھو یہ جو صفتیں ہیں یہ صفت بِحَالِهِ یہ پانچ چیزوں میں یہ بھی فعل کی طرح ہے، لیکن فعل کی طرح ہونے کے باوجود یہ اپنے موصوف کے تابع ہی رہتی ہے۔ کس کے تابع؟ اپنے موصوف کے تابع۔ کیا موصوف کے تابع ہونے سے وہ نکل گئی؟ نہیں۔ ہے فعل کی طرح لیکن دیکھو پھر بھی موصوف کی طرح ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟
جبکہ دوسری قسم جو ہے وہ پانچ چیزوں میں وہ بھی فعل کی طرح لیکن وہ فعل کی طرح ہونے کی وجہ سے تابع ہونے سے نکل جاتی ہے، وہ تابع نہیں رہتی، اور پہلی قسم تابع ہی رہتی ہے ہر حال کے اندر۔ لہٰذا اس لیے اس کو خاص طور پر ذکر کیا۔ اس میں بتا دیا تھا کہ یہ پانچ چیزوں میں متبوع کے تابع ہے، تو باقی پانچ میں یہ کس کے تابع ہے یہ پتا نہیں چل رہا تھا، اس لیے اس کو خاص طور پر بیان کیا یہ کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے، یعنی اپنے موصوف کے تابع اب یہ نہیں رہے گی فعل جیسی رہے گی۔ جبکہ پہلی قسم وہ بھی فعل کی طرح ہے لیکن فعل کی طرح ہونے کے باوجود وہ تابع ہونے سے نہیں نکلتی وہ پھر بھی تابع ہی رہتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
قُلْنَا، تو ہم کہتے ہیں: الْمَقْصُودُ الْأَصْلِيُّ فِي هَذَا الْمَقَامِ، کہ اصلی مقصود جو ہے اس مقام پر بَيَانُ نِسْبَةِ الْوَصْفَيْنِ إِلَى الْمَوْصُوفِ وہ موصوف کی طرف ان دو وصفوں کی نسبت کو بیان کرنا ہے بِالتَّبَعِيَّةِ وَعَدَمِهَا تابع اور عدمِ تابع ہونے میں، وَلَمَّا كَانَ الْوَصْفُ الْأَوَّلُ يَتْبَعُهُ فِي الْأُمُورِ الْعَشَرَةِ اور جب پہلا وصف جو ہے وہ اپنے موصوف کے تابع ہوتا ہے دس چیزوں میں، وَكَانَ لَا تُخْرِجُهُ مُشَابَهَتُهُ لِلْفِعْلِ اور فعل کے ساتھ اس کی مشابہت یہ اس پہلی صفت کو نکالتی نہیں ہے فِي الْخَمْسَةِ الْبَوَاقِي عَنْ هَذِهِ التَّبَعِيَّةِ باقی پانچ چیزوں میں بھی اس تابع ہونے سے۔ پہلی قسم فعل کے مشابہ ہے لیکن پھر بھی وہ تابع ہونے سے نکلتی نہیں وہ یوں ہی معلوم ہوتا ہے تابع ہی ہے۔ تو کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ الْوَصْفُ الْأَوَّلُ اور جب پہلا وصف جو ہے يَتْبَعُهُ فِي الْأُمُورِ الْعَشَرَةِ وہ دس چیزوں میں تابع ہے اپنے موصوف کے، وَكَانَ لَا تُخْرِجُهُ مُشَابَهَتُهُ لِلْفِعْلِ اور اس کی جو مشابہت ہے فعل کے ساتھ یہ اس کو نکالتی نہیں ہے فِي الْخَمْسَةِ الْبَوَاقِي باقی پانچ چیزوں کے اندر بھی عَنْ هَذِهِ التَّبَعِيَّةِ اس تابع ہونے سے، لِمَا عَرَفْتَ اس وجہ سے جو آپ نے جان لیا وہ جو اوپر ہم نے مثالیں ذکر کر دیں بھئی: رَجُلٌ ضَارِبٌ، رَجُلَانِ ضَارِبَانِ وغیرہ۔
اِكْتَفَى فِيهِ بِالْحُكْمِ عَلَيْهِ بِالتَّبَعِيَّةِ، اس لیے وہاں پر پہلی قسم میں مصنف نے اکتفا کیا ان پر تابع ہونے کے حکم کے ساتھ۔ وہاں صرف اتنا کہہ دیا یہ متبوع کے، موصوف کے دس چیزوں میں تابع ہے۔ اب فعل کی طرح ہے لیکن پھر بھی تابع ہی رہتی ہے۔ بِخِلَافِ الْوَصْفِ الثَّانِي، بخلاف وصفِ ثانی کے، فَإِنَّهُ لَمَّا حَكَمَ عَلَيْهِ بِالتَّبَعِيَّةِ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ، کیونکہ جب اس کے اندر حکم لگا دیا تابع ہونے کا پہلی پانچ قسموں میں، لَمْ يَكْتَفِ فِيهِ بِالْحُكْمِ بِعَدَمِ التَّبَعِيَّةِ، تو باقی پانچ کے اندر تابع نہ ہونے کے حکم پر اکتفا نہیں کیا۔ بھئی جب دوسری قسم میں کیا بتایا؟ یہ پہلی پانچ چیزوں میں تابع، اس سے کیا پتا چلا؟ باقی پانچ میں تابع نہیں، اور تفصیل کا تو پتا نہیں چلا، لیکن اتنا تو پتا چل گیا کہ باقی چیزوں میں وہ موصوف کے تابع نہیں، لیکن پوری بات کا علم نہیں ہوا کہ جب وہ موصوف کے تابع نہیں ہیں تو پھر کس طرح ہوں گی؟ تو لہٰذا اس لیے ان میں خاص طور پر بتایا باقی پانچ میں وہ فعل کی طرح ہیں۔ بات سمجھ میں آئی؟ کہ دوسری قسم میں کیا بتایا تھا؟ کہ پہلے پانچ میں یہ تابع ہے باقی میں تابع نہیں، تو اتنا تو پتا چل گیا باقی میں تابع نہیں، تو پھر بھئی باقی جو تابع نہیں ہیں تو کس طرح ہیں یہ تو پتا نہیں چلا۔ اس بات کا ابھی بھی پتا نہیں چلا تھا اس لیے آگے بالخصوص اس کو بیان کیا کہ باقی چیزوں میں وہ فعل کی طرح ہوگی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں: فَإِنَّهُ لَمَّا حَكَمَ عَلَيْهِ بِالتَّبَعِيَّةِ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ، اس لیے کیونکہ مصنف صاحبِ کافیہ نے جب حکم لگا دیا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ پر بِالتَّبَعِيَّةِ فِي الْخَمْسَةِ الْأُوَلِ پہلی پانچ چیزوں میں تابع ہونے کا، جب صاحبِ کافیہ نے صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ پر حکم لگا دیا کہ یہ پہلی پانچ چیزوں میں تابع ہے، لَمْ يَكْتَفِ فِيهِ بِالْحُكْمِ بِعَدَمِ التَّبَعِيَّةِ، تو اکتفا نہیں کیا اس کے اندر عدمِ تبعیت کے حکم پر۔ اتنا تو پتا چل گیا جب کہا کہ یہ قسمِ ثانی پانچ چیزوں میں تابع ہے، تو اتنا تو پتا چل گیا کہ باقی پانچ میں تابع نہیں، تو اس تابع نہ ہونے پر صرف اکتفا نہیں کیا، کیوں؟ فَإِنَّهُ غَيْرُ مَضْبُوطٍ، کیونکہ اس سے پوری بات کا ضبط نہیں ہو رہا تھا، پوری بات کا پتا نہیں چل رہا تھا کہ جب تابع نہیں ہے تو پھر کس طرح ہوگی۔ لہٰذا اس پر اکتفا نہیں کیا، بَلْ بَيَّنَ ضَابِطَةَ عَدَمِ تَبَعِيَّتِهِ لَهُ، بلکہ مصنف نے بیان فرمایا صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کے تابع نہ ہونے کے ضابطے کو، بِكَوْنِهِ كَالْفِعْلِ، کہ یہ جو ہے یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ فعل کی طرح ہوتی ہے، بِالنِّسْبَةِ إِلَى الظَّاهِرِ، نسبت کرتے ہوئے وہ جو اسمِ ظاہر آ رہا ہے بَعْدَهُ اس کے بعد۔ وہ جو اسمِ ظاہر اس صفت، ادھر دیکھیے، صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ اس کے لیے آگے فاعل کیا آئے گا؟ اسمِ ظاہر۔ تو یہ صفت اس اسمِ ظاہر کی طرف نسبت کرتے ہوئے کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے۔ یہ بیان فرما رہے ہیں۔
پھر دیکھیے کہتے ہیں: بَلْ بَيَّنَ ضَابِطَةَ عَدَمِ تَبَعِيَّتِهِ لَهُ، بلکہ مصنف نے صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ کے تابع نہ ہونے کا موصوف کے اس کے لیے ضابطہ بیان فرمایا بِكَوْنِهِ كَالْفِعْلِ کہ یہ جو ہے یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ فعل کی طرح ہے بِالنِّسْبَةِ إِلَى الظَّاهِرِ، وہ جو اسمِ ظاہر آ رہا ہے اس کی طرف نسبت کرتے ہوئے، بَعْدَهُ اس کے بعد، وہ جو اس کے بعد اسمِ ظاہر آ رہا ہے اس کی نسبت سے یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ فعل کی طرح ہے۔ لِيَتَبَيَّنَ حَالُهُ عِنْدَ عَدَمِ التَّبَعِيَّةِ، تاکہ ظاہر ہو جائے حَالُهُ اس وصفِ ثانی کا حال عِنْدَ عَدَمِ التَّبَعِيَّةِ تابع نہ ہوتے وقت۔ پانچ چیزوں میں تو تابع ہے وہ حال تو پتا چل گیا موصوف کے مطابق آئے گی، اور پانچ چیزوں میں تابع نہیں اس کے لیے بھی ضابطہ بیان کر دیا کہ وہ کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے، تو جن چیزوں میں وہ تابع نہیں اس حال کا بھی پتا چل گیا۔ یہ معنی ہے لِيَتَبَيَّنَ حَالُهُ، تاکہ اس وصفِ ثانی کا حال جو ہے ظاہر ہو جائے، واضح ہو جائے، عِنْدَ عَدَمِ التَّبَعِيَّةِ تابع نہ ہوتے وقت بھئی، یعنی جن چیزوں میں تابع نہیں ان میں بھی اس کا حال واضح ہو جائے۔ اس لیے خاص طور پر اس کے بارے میں کہا کہ یہ باقی پانچ چیزوں میں فعل کی طرح ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو حاصلِ کلام کیا ہوا؟ اعتراض کیا ہوتا تھا کہ آپ نے کہا صفتِ ثانی جو ہے وہ فعل کی طرح ہے باقی پانچ چیزوں میں، حالانکہ صفتِ اول بھی فعل کی طرح ہے۔ تو جواب دیا کہ بھئی یہاں پر اصل مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ دو صفتوں میں سے کون سی صفت کتنی چیزوں میں موصوف کے تابع ہوتی ہے اور کتنی چیزوں میں موصوف کے تابع نہیں۔ صفتِ اول دس کی دس چیزوں میں تابع ہے، اور صفتِ ثانی پانچ چیزوں میں تابع ہے، پانچ چیزوں میں تابع ہے باقی پانچ کا پتا نہیں چل رہا تھا، تو اس کو بیان کرنے کے لیے کہا کہ یہ باقی پانچ چیزوں میں کس کی طرح ہے؟ فعل کی طرح ہے۔ جبکہ صفتِ اول بھی پانچ چیزوں میں فعل کی طرح ہے، لیکن فعل کی طرح ہونے کے باوجود وہ تابع ہونے سے نہیں نکلتی وہ پھر بھی تابع رہتی ہے۔ تو اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دیا کہ وہ دس کی دس چیزوں میں تابع ہے۔ اگرچہ ان میں وہ بھی فعل کی طرح ہے لیکن فعل کی طرح ہونا اس کو تابع ہونے سے نہیں نکالتا، لہٰذا اس کے بارے میں صرف اتنا کہا وہ دس کی دس چیزوں میں موصوف کے تابع ہے بھئی۔ جبکہ صفتِ ثانی کے اندر جب کہہ دیا وہ پانچ چیزوں میں تابع ہے، تو باقی پانچ کا پتا نہیں چل رہا تھا، تو اس لیے اس کو خاص طور پر بیان کر دیا کہ باقی پانچ چیزوں میں وہ فعل کی طرح ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔