آگے سبق دیکھیے بھئی۔ وَاعْلَمْ أَنَّ الْإِعْرَابَ الْمُعْتَبَرَ فِي هٰذَا التَّعْرِيفِ بِالنِّسْبَةِ إِلَى اللَّاحِقِ وَالسَّابِقِ أَعَمُّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَفْظِيًّا أَوْ تَقْدِيرِيًّا أَوْ مَحَلِّيًّا، حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا۔ فَلَا يَرِدُ نَحْوُ: جَاءَنِي هٰؤُلَاءِ الرِّجَالُ، وَيَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، وَلَا رَجُلَ ظَرِيفًا۔
بھئی گزشتہ سبق میں ہم نے توابع کے بارے میں پڑھنا شروع کیا تھا۔ صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ توابع یہ تَابِعَةٌ کی جمع نہیں ہے بلکہ تَابِعٌ کی جمع ہے، اس لیے کیونکہ اس کا موصوف اسم جو ہے وہ مذکر ہے، تو اس کی صفت تَابِعٌ آئے گی تَابِعَةٌ نہیں۔ پھر اشکال ہوتا تھا کہ اگر یہ تَابِعٌ کی جمع ہے تو تَابِعٌ یہ تو تَابِعٌ فَاعِلٌ وزن پر ہے، اور یہ صفت ہے۔ یہ کیا ہے؟ صفت ہے، اسمِ فاعل ہے، اور اسمِ فاعل صفت بنتی ہے کسی ذات کی۔ تو یہ فاعلِ وصفی ہے، اور فاعلِ وصفی کی جمع فَوَاعِل وزن پر نہیں آتی بلکہ وہ تو فَاعِلَات وزن پر آتی ہے، جب کہ تَابِعَةٌ کی جمع جو ہے وہ تَوَابِع آتی ہے۔ تو اس کا جواب بھی دیا تھا صاحبِ جامی نے کہ یہ جمع تو تَابِعٌ کی ہے، لیکن یہ تَابِعٌ وصفی نہیں ہے بلکہ اسمی ہے۔ اس کو نقل کر لیا گیا ہے وصفیت سے اسمیت کی طرف۔ تو تَابِعٌ کا معنی ہے پیچھے آنے والا، کسی ایک چیز کے، کسی ایک لفظ کے پیچھے آنے والا لفظ۔ لیکن یہاں پر یہ اس معنی میں نہیں ہے بلکہ وہ جو پانچ چیزیں ہیں جن کو نحو میں توابع کہا جاتا ہے یہ ان کا نام بن گیا ہے، یہ ان کا اسم بن گیا ہے۔
یہ اسی طرح ہے جیسے میں نے مثال ذکر کی تھی أَسْوَد بھئی۔ أَسْوَد عربی زبان میں ہر کالی چیز کو کہتے ہیں، لیکن آہستہ آہستہ یہ أَسْوَد ایک کالے رنگ کے سانپ کا نام بن گیا۔ تو اب أَسْوَد کہیں تو اب اس کا معنی کالی چیز نہیں بلکہ کالا سانپ ہوتا ہے۔ تو دیکھو یہ اس کے لیے اسم بن گیا۔ یا اسی طرح ہے جیسے ضَارِبٌ بھئی۔ ضَارِبٌ کا معنی تو ہے پٹائی کرنے والا، کوئی بھی شخص دوسرے کی پٹائی کرے وہ ضَارِبٌ ہے، تو یہ فاعلِ وصفی ہے۔ لیکن مثلاً چار پانچ افراد ہیں، وہ ہر ایک کی پٹائی کرتے رہتے ہیں، تو آپ نے ان میں سے ہر ایک کا نام ہی ضَارِبٌ رکھ دیا۔ کیا رکھ دیا؟ ضَارِبٌ۔ اب جب آپ مثلاً ضَارِبٌ بولتے ہیں یا آپ کے ساتھی ضَارِبٌ بولتے ہیں، تو اس سے ہر پٹائی کرنے والا مراد نہیں ہوتا، وہ چار پانچ میں سے کوئی ایک مراد ہوتا ہے۔ تو اب دیکھو ضَارِبٌ کس وزن پر ہے؟ فَاعِلٌ۔ اب یہ فاعلِ وصفی نہیں ہے بلکہ کیا بن گیا؟ فاعلِ اسمی، یعنی یہ فاعل اسم بن چکا ہے۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح نحو کے اندر جو وہ پانچ چیزیں ہیں جو میں نے ذکر کی تھیں: صفت ہے، بدل ہے، تاکید ہے، معطوف بحرف ہے اور عطفِ بیان۔ یہ پانچ چیزیں جو ہیں یہ نحو کے اندر تابع کہلاتی ہیں۔ تو جب نحو میں مطلقاً تابع ذکر کر دیا جائے تو اب اس کا معنی پیچھے آنے والا نہیں بلکہ ان پانچ میں سے کوئی ایک مراد ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو یہ فاعلِ اسمی ہے، اور فاعلِ اسمی کی جمع فَوَاعِل وزن پر آتی ہے۔ جیسے اس کی مثال بھی انھوں نے ذکر کی کہ كَاهِلٌ۔ كَاهِلٌ کندھے کو کہتے ہیں، اور اس کی جمع كَوَاهِلُ آتی ہے۔ تو كَاهِلٌ کندھے کا اسم ہے، کندھے کا نام ہے، اور اس کی جمع دیکھو فَوَاعِل وزن پر آ رہی ہے۔ پھر یاد رکھنا، ایک ہے تابعِ اسمی، فاعلِ اسمی، اس کی جمع بھی تَوَابِعُ، اور كَاهِلٌ کی جمع بھی كَوَاهِلُ۔ لیکن یاد رکھو تَابِعٌ اور كَاهِلٌ میں یہ فرق ہے کہ تَابِعٌ اصل میں وصف تھا پھر بعد میں کیا بنا؟ اسم۔ جب کہ كَاهِلٌ یہ شروع سے ہی اسم ہے، یہ پہلے وصف نہیں تھا۔ تو یہ کیا ہے؟ فاعلِ اسمی ہے اور اس کی جمع كَوَاهِلُ آتی ہے۔
اور پھر اس کے بعد اعتراض ہوتا تھا کہ یہ جو تعریف انھوں نے کی کہ تابع ہر وہ دوسرا ہے جو اپنے سے ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو، تو اس سے پتہ چلا کہ تابع اور متبوع دونوں معرب ہوں گے۔ تو اس سے تو وہ حروف کی تاکید آتی ہے یا فعلِ ماضی کی تاکید آتی ہے وہ تو نکل گئے۔ جیسے آپ کہتے ہیں إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ، تو کبھی کبھار ایک لفظ کی تاکید کے لیے اسی لفظ کو دوبارہ ذکر کر دیتے ہیں۔ تو اب آپ إِنَّ کو دو دفعہ لے آتے ہیں: إِنَّ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ۔ یہ جو إِنَّ ثانی لائے یہ پہلے کے لیے تاکید ہے۔ یاد رکھنا یہ جب ایک لفظ کو دوبارہ لایا جائے تو وہ پہلے کے لیے تاکید ہوتا ہے، تو یہ جو إِنَّ ثانی آپ لائے یہ پہلے إِنَّ کے لیے تاکید ہے۔ اسی طرح ضَرَبَ مثلاً فعل ہے، ضَرَبَ زَيْدٌ آپ کہنا چاہتے ہیں لیکن آپ فعل دو دفعہ لے آتے ہیں: ضَرَبَ ضَرَبَ زَيْدٌ۔ تو یہ جو دوسرا ضَرَبَ ہے یہ پہلے ضَرَبَ کی تاکید ہے۔ لیکن آپ کی یہ تعریف ان دونوں کو شامل نہیں۔ کیونکہ آپ نے تابع کی کیا تعریف کی؟ ہر وہ دوسرا ہے جو پہلے کے اعراب کے ساتھ ہو۔ اس سے معلوم ہوا پہلے پر بھی اعراب آئے گا اور دوسرے پر بھی وہی، اسی جیسا اعراب آئے گا۔ لیکن یہاں تو إِنَّ إِنَّ، یہ پہلا بھی حرف دوسرا بھی حرف ہے، اور حروف تو مبنی الاصل ہیں۔ تو یہاں نہ پہلے میں اعراب کا تصور کیا جا سکتا ہے اور نہ دوسرے میں۔ اسی طرح ضَرَبَ ضَرَبَ یہ تو فعلِ ماضی ہے، تو نہ یہاں پہلے کے اندر اعراب کا تصور کیا جا سکتا ہے اور نہ دوسرے میں، کیونکہ حروف بھی مبنی الاصل ہیں اور فعلِ ماضی بھی مبنی الاصل ہے۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ مبنی الاصل تین چیزیں ہیں: تمام حروف، اور فعلِ ماضی، اور فعلِ امر حاضر۔ یہ تین مبنی الاصل ہیں۔ اسم مبنی الاصل نہیں۔ اسم کے اندر بھی بہت سے مبنی آتے ہیں جیسے اسمائے اشارہ ہیں، اسمائے موصولہ ہیں، ضمیریں وغیرہ، لیکن وہ سب یہ مبنی الاصل کے مشابہ ہونے کی وجہ سے وہ مبنی بنتے ہیں۔ خود اسم فِي ذَاتِهِ مبنی الاصل نہیں ہے بھئی۔
تو اعتراض ہوتا تھا کہ یہ إِنَّ إِنَّ اور ضَرَبَ ضَرَبَ جیسی مثالیں تو آپ کی تعریف سے خارج ہو گئیں۔ تو اس کا جواب دیا صاحبِ جامی نے کہ بھئی یہاں جو توابع ذکر ہوئے وہ ان مرفوعات، منصوبات اور مجرورات کے توابع ہیں جو اسم ہیں۔ یہاں کیا ذکر ہوئے؟ مرفوعات، منصوبات اور مجرورات، ان کے توابع کی بات ہو رہی ہے۔ اور یہ مرفوعات، منصوبات اور مجرورات یہ تو اسم ہیں۔ تو یہ معلوم ہوا اسم کے توابع مراد ہیں، حروف یا فعل کے توابع مراد نہیں۔ لہٰذا اگر یہ تعریف سے نکل جائیں تو کوئی حرج نہیں۔
اور پھر اس کے بعد تعریف شروع کی تھی توابع کی کہ تابع جو ہے كُلُّ ثَانٍ ہر وہ دوسرا ہے۔ اور دوسرے سے میں نے بتایا دوسرے نمبر پر آنے والا نہیں ہے بلکہ دوسرے درجے میں مراد ہے، اس لیے کیونکہ بعض اوقات ایک ہی لفظ کے کئی تابع آ جاتے ہیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ فَاضِلٌ شَرِيفٌ۔ تو اس کے اندر دیکھو رَجُلٌ یہ جو موصوف ہے، متبوع ہے، یہ پہلے نمبر پر، اور عَالِمٌ یہ ہے دوسرے نمبر پر۔ جب کہ فَاضِلٌ اور شَرِيفٌ وہ تو تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ تو اگر ثَانٍ سے دوسرے نمبر والا مراد لیں تو پھر یہ آگے والی صفات تو تعریف سے خارج ہو گئیں، حالانکہ یہ بھی بالاتفاق توابع میں سے ہیں۔ تو جواب دیا تھا صاحبِ جامی نے کہ دوسرے سے مراد دوسرے درجے والا ہے، یعنی متبوع کی طرف نسبت کرتے ہوئے وہ متاخر ہو، اس کے بعد آئے۔ اور متبوع کی طرف نسبت کرتے ہوئے دیکھنا ہے، آپس میں ایک دوسرے کی طرف نہیں دیکھنا۔ صفتیں تین، چار یا پانچ آ رہی ہیں، تو ایک دوسرے کے اعتبار سے ہو سکتا ہے وہ تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہوں، لیکن ایک دوسرے کی طرف نظر نہیں کرنی، بلکہ جس کی صفت ہے اس کی طرف نظر کرنی ہے۔ تو موصوف ہو گا پہلے نمبر پر، اور آگے جو بھی صفت آئے گی وہ موصوف کی طرف نظر کرتے ہوئے دوسرے درجے میں ہے۔
اور پھر بتلایا تھا کہ اعراب بھی وہی ماقبل والا اعراب آئے گا۔ اس پر اشکال ہوتا تھا کہ ماقبل والا اعراب تو ماقبل والے لفظ کی صفت ہے۔ جَاءَنِي رَجُلٌ عَالِمٌ، میرے پاس ایسا آدمی آیا جو عالم ہے۔ تو یہ رَجُلٌ پر رفع ہے، تو اسی طرح عَالِمٌ جو اس کی صفت ہے وہ بھی مرفوع ہے۔ اور آپ نے کیا کہا؟ كُلُّ ثَانٍ ہر دوسرے درجے والا، تو رَجُلٌ عَالِمٌ، یہ عَالِمٌ بھی کیا ہے؟ دوسرے درجے والا ہے موصوف کی طرف نظر کرتے ہوئے۔ اور آپ نے کیا کہا یہ ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو گا۔ معلوم ہوا ماقبل کا اعراب اس کی طرف منتقل ہو جائے گا اور اس کے اوپر آ جائے گا۔ ماقبل کے اعراب کے ساتھ تو اسی طرح ہو سکتا ہے نا کہ وہی ماقبل کا اعراب اس کے اوپر آ جائے۔ تو صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جو ثانی ہے اس کا اعراب ماقبل کے اعراب کی جنس میں سے ہو۔ یعنی دونوں اعرابوں کی جنس ایک ہو۔ پہلے پر رفع تو دوسرے پر بھی رفع، پہلے پر نصب تو دوسرے پر بھی نصب، اور پہلے پر جر تو دوسرے پر بھی جر ہو، بس جنس وہ ہونی چاہیے۔ اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ پہلے کا اعراب اس کی طرف منتقل ہو گا، کیونکہ وہ اعراب تو منتقل نہیں ہو سکتا وہ تو پہلے کی صفت ہے بھئی۔ تو دوسرے کا اعراب پہلے کے اعراب کی جنس میں سے ہو گا۔
اور پھر بتلایا تھا کہ یہ دونوں اعراب جہتِ واحدہ سے پیدا ہونے چاہییں۔ دونوں میں اعراب کی جہت ایک ہو۔ یعنی جس چیز نے موصوف یا متبوع کے اندر اعراب کا تقاضا کیا ہے، وہی چیز تابع کے اندر بھی اعراب کا تقاضا کرے۔ مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ، آیا میرے پاس وہ زید جو عالم ہے۔ تو یہاں زید کے اندر رفع کا تقاضا اس کے فاعل ہونے نے کیا، کہ یہ فاعل ہے اور فاعل پر کیا آتا ہے؟ رفع۔ اور اسی فاعلیت نے تقاضا کیا کہ الْعَالِمُ پر بھی رفع آنا چاہیے کیونکہ یہ اس فاعل کی صفت ہے۔ تو متکلم نے جب کہا جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ تو اس نے جَاءَ کی نسبت مطلق زید کی طرف نہیں کی، بلکہ زَيْدٌ الْعَالِمُ پورے مجموعے کی طرف نسبت کی۔ تو لہٰذا دیکھو جو فاعلیت زید کے اندر رفع کا تقاضا کر رہی تھی وہی فاعلیت الْعَالِمُ کے اندر بھی رفع کا تقاضا کر رہی ہے۔ تو دونوں میں اعراب دیکھو جہتِ واحدہ سے آیا۔
اور میں نے فوائدِ قیود بھی ذکر کیے تھے کہ جب كُلُّ ثَانٍ کہا، ہر دوسرے درجے والا، تو اس میں ہر وہ اسم آ گیا جو دوسرے درجے میں آتا ہے۔ مبتدا کی خبر بھی اس میں آ گئی، كَانَ اور إِنَّ کی خبر بھی آ گئی، اور نیز عَلِمْتُ اور أَعْطَيْتُ کے مفعولِ ثانی بھی اس کے اندر آ گئے کیونکہ وہ مفعولِ اول کی طرف نسبت کرتے ہوئے دوسرے درجے میں ہیں۔ اور نیز اسی طرح توابع بھی ان کے اندر داخل ہو گئے کیونکہ وہ بھی اپنے متبوع کی طرف نسبت کرتے ہوئے دوسرے درجے میں ہیں۔ تو یہ سب داخل ہو گئے لیکن تعریف چل رہی ہے توابع کی، باقی سب کو اب تعریف سے نکالنا ہے، تو اگلی قیدیں ان سب کو نکال رہی ہیں۔ تو چنانچہ جب کہا بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ کہ جو ثانی ہے وہ اپنے سے ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو، تو كَانَ کی خبر نکل گئی کیونکہ كَانَ کی خبر کا اعراب الگ ہوتا ہے كَانَ کے اسم سے۔ اور نیز إِنَّ کی خبر بھی نکل گئی کیونکہ إِنَّ کی خبر وہ دوسرے درجے میں تو ہے لیکن اس کا اعراب إِنَّ کے اسم سے الگ ہوتا ہے۔ باقی مبتدا کی خبر ابھی بھی باقی ہے کیونکہ مبتدا بھی مرفوع خبر بھی مرفوع۔ اور اسی طرح ظَنَنْتُ اور أَعْطَيْتُ ان کے مفعولِ ثانی ابھی بھی داخل ہیں، کیونکہ جیسے مفعولِ ثانی پر نصب ہے اسی طرح مفعولِ اول پر بھی نصب ہے، تو دونوں ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہیں۔
پھر جب آگے کہا مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ کہ یہ دونوں اعراب ایک جہت سے آنے چاہییں۔ اور صاحبِ جامی نے ساتھ شخصیہ کی قید لگا دی، کہ یہ دونوں اعراب جہتِ واحدہ شخصیہ سے ہونے چاہییں، یعنی جہتِ واحدہ نوعیہ سے نہیں ہونے چاہییں۔ جہتِ واحدہ، ایک جہت۔ دیکھو وَاحِدٌ آیا یعنی وحدت آ گئی، وحدت کا کیا معنی؟ ایک ہونا۔ معلوم ہوا اس جہت کے اندر وحدت ہونی چاہیے۔ جہت کے اندر وحدت ہونی چاہیے، یعنی دونوں میں جہت ایک ہونی چاہیے۔ جہت میں کیا ہو؟ وحدت ہو۔ لیکن میں نے بتایا کہ وحدت پھر دو قسم پر ہے: ایک وحدتِ نوعیہ ہے، ایک وحدتِ شخصیہ ہے۔ وحدتِ نوعیہ یہ ہے کہ دو چیزوں کی نوع ایک ہو، چیزیں بے شک الگ ہیں لیکن نوع کیا ہے؟ ایک ہے۔ جیسے ظَنَنْتُ کا مفعولِ اول اور مفعولِ ثانی، دونوں میں نصب کا تقاضا مفعول ہونے نے کیا، پہلا بھی مفعول دوسرا بھی مفعول، تو دونوں کی نوع ایک ہے۔ اسی طرح أَعْطَيْتُ کے اندر بھی دونوں مفعولوں کے اندر نصب کا تقاضا مفعول ہونے نے کیا، دونوں کی نوع ایک ہے۔ تو دونوں کی نوع ایک ہے لیکن شخص ایک نہیں ہے، یعنی ایک چیز نہیں ہے، چیزیں دو ہیں لیکن نوع ایک ہے۔ کیونکہ ظَنَنْتُ کے جو دو مفعول ہیں تو مفعولِ اول کے اندر نصب کا تقاضا اس کے مفعولِ اول ہونے نے کیا، اور مفعولِ ثانی کے اندر نصب کا تقاضا اس کے مفعولِ ثانی ہونے نے کیا۔ تو دونوں کے اندر ہے تو مفعولیت، لیکن ایک میں ہے مفعولِ اول ہونا اور دوسرے میں ہے مفعولِ ثانی ہونا۔ یا یوں کہو جیسے صاحبِ جامی اس کو ذکر فرماتے ہیں کہ ظَنَنْتُ دو مفعول چاہتا ہے، مثلاً میں کہتا ہوں ظَنَنْتُ زَيْدًا عَالِمًا، میں نے گمان کیا کہ زید عالم ہے۔ تو زید جو ہے وہ مظنون فیہ ہے، یعنی اس کے بارے میں گمان کیا۔ زید کیا ہے؟ ظَنَنْتُ زَيْدًا، میں نے زید کے بارے میں گمان کیا تو زید ہوا مَظْنُونٌ فِيهِ جس کے بارے میں گمان کیا، اور کیا گمان کیا کہ وہ عالم ہے تو یہ عالم ہے مَظْنُونٌ۔ تو مفعولِ اول کے اندر نصب کس اعتبار سے آیا کہ وہ مَظْنُونٌ فِيهِ ہے، اور مفعولِ ثانی میں نصب آیا اس اعتبار سے کہ یہ مَظْنُونٌ ہے۔ اسی طرح أَعْطَيْتُ کے اندر بھی دونوں کے اندر نصب کا تقاضا مفعول ہونے نے کیا، نوع ایک ہی ہے، لیکن چیزیں الگ الگ ہیں، پہلے مفعول میں نصب کا تقاضا مفعولِ اول ہونے نے کیا اور ثانی میں نصب کا تقاضا مفعولِ ثانی نے کیا۔ اور اس کو
صاحبِ جامی نے یوں بیان کیا کہ مفعولِ اول جو ہے وہ ہے آخِذ، اور مفعولِ ثانی جو ہے مأخوذ ہے۔ کس طرح؟ مثلاً أَعْطَيْتُ زَيْدًا دِرْهَمًا، میں نے زید کو درہم دیا۔ تو جب میں نے درہم دیا تو زید درہم لینے والا ہو گیا، یعنی آخِذ ہوا۔ اور درہم جو ہے وہ مأخوذ ہے، جس کو لیا گیا ہے، یعنی جس کو زید نے لیا ہے۔ تو زید، پہلا مفعول جو ہے وہ ہے آخِذ، اور دوسرا مفعول جو ہے وہ ہے مأخوذ۔ تو دونوں میں نصب تو مفعولیت کی وجہ سے آیا ہے، لیکن یہ دونوں مفعولیتیں الگ الگ ہیں۔ نوع ان کی ایک ہے، لیکن چیزیں یا شخص الگ الگ ہے۔ ایک کے اندر نصب آیا آخِذ ہونے کے اعتبار سے، اور دوسرے میں نصب آیا مأخوذ ہونے کے اعتبار سے۔
اور نیز اسی طرح جہتِ واحدہ کی قید سے خبر بھی اس تعریف سے نکل گئی۔ اس لیے کیونکہ مبتدا بھی مرفوع خبر بھی مرفوع، اور مبتدا کے اندر بھی عامل ابتدا اور خبر کے اندر عامل بھی ابتدا۔ ابتدا کسے کہتے ہیں؟ اسم کا عواملِ لفظیہ سے خالی ہونا اسناد کے لیے۔ تو مبتدا بھی ایسا اسم ہے جس کو عواملِ لفظیہ سے خالی کیا گیا ہے اسناد کے لیے، خبر بھی ایسا اسم ہے جس کو خالی کیا گیا ہے عواملِ لفظیہ سے اسناد کے لیے، لیکن دونوں کے اندر اسناد عامل ہے الگ الگ اعتبار سے۔ مبتدا کے اندر ابتدا عامل ہے اس اعتبار سے کہ یہ مسند الیہ ہے۔ مبتدا ایسا اسم ہے جس کو خالی کیا گیا ہے عواملِ لفظیہ سے کس لیے؟ اسناد کے لیے۔ تو یہ جو معنی ہے، اس کا عواملِ لفظیہ سے اسناد کے لیے خالی ہونا، یہ والا معنی اس مبتدا میں عامل ہے اس حیثیت سے کہ یہ مسند الیہ ہے، اس کی طرف وہ اسناد کیا گیا ہے۔ وہ اسناد جس کی وجہ سے عواملِ لفظیہ سے اس کو کیا کیا گیا تھا؟ خالی کیا گیا تھا، وہ اس کے اندر عامل ہے اس اعتبار سے کہ یہ مسند الیہ ہے۔ اور خبر جو ہے اس کے اندر یہی ابتدا یعنی اس کا عواملِ لفظیہ سے خالی ہونا اسناد کے لیے، یہ والا معنی خبر کے اندر عامل ہے اس اعتبار سے کہ یہ مسند بہ ہے۔ تو دونوں کے اندر عامل کیا ہے؟ ابتدا۔ لیکن مبتدا کے اندر ابتدا عامل ہے مسند الیہ ہونے کے اعتبار سے، اور خبر کے اندر ابتدا عامل ہے مسند بہ ہونے کے اعتبار سے۔ تو معلوم ہوا دونوں کے اندر رفع جہتِ واحدہ سے نہیں آیا۔ آیا تو ابتدا کی وجہ سے ہے، وحدتِ نوعی تو ہے، دونوں ابتدا ہیں، نوع تو ایک ہے، لیکن وحدتِ شخصیہ نہیں ہے، اور جہتِ واحدہ سے مراد وحدتِ شخصیہ ہے اس جہت میں بھئی، کہ اس جہت میں وحدتِ شخصیہ ہونی چاہیے جس جہت سے متبوع اور تابع دونوں میں اعراب آیا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آئیے آج کے سبق پر بھئی۔
دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَاعْلَمْ أَنَّ الْإِعْرَابَ الْمُعْتَبَرَ فِي هٰذَا التَّعْرِيفِ بِالنِّسْبَةِ إِلَى اللَّاحِقِ وَالسَّابِقِ أَعَمُّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَفْظِيًّا أَوْ تَقْدِيرِيًّا أَوْ مَحَلِّيًّا، حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، فَلَا يَرِدُ نَحْوُ: جَاءَنِي هٰؤُلَاءِ الرِّجَالُ، وَيَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، وَلَا رَجُلَ ظَرِيفًا۔
یہاں سے صاحبِ جامی بتلا رہے ہیں کہ یہ جو انھوں نے کہا کہ ہر وہ دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو، معلوم ہوا سابق اور لاحق، وہ لفظ جو پہلے آیا یعنی جو متبوع ہے، اور وہ جو تابع ہے یعنی لاحق ہے، پیچھے آیا ہے۔ تو سابق اور لاحق کا اعراب ایک ہونا چاہیے۔ لیکن ایک ہونے کا معنی یہ نہیں کہ ایک کے اندر اعراب لفظاً ہے تو دوسرے میں بھی لفظاً ہونا چاہیے، ایک کے اندر اعراب محلاً ہے تو دوسرے میں بھی محلاً ہونا چاہیے، یا ایک کے اندر اعراب تقدیراً ہے تو ثانی کے اندر بھی اعراب تقدیراً ہونا چاہیے، یا ایک کے اندر اعراب حقیقتاً ہے تو دوسرے میں بھی حقیقتاً ہو، یا ایک کے اندر اعراب حکماً ہے تو دوسرے میں بھی حکماً ہو، ایسا نہیں ہے۔ بھئی دیکھیے آپ نے پڑھا ہے کہ اسم جو ہے اس پر اعراب آتا ہے، اور یہ اعراب کبھی لفظاً ہوتا ہے، کبھی تقدیراً ہوتا ہے اور کبھی محلاً ہوتا ہے۔ لفظاً اور تقدیراً اعراب معرب میں آتا ہے، اور محلاً اعراب مبنی میں آتا ہے۔ مثلاً جَاءَ زَيْدٌ۔ دیکھو اب زَيْدٌ پر رفع آیا، اور یہ رفع تلفظ سے ہی پتہ چل رہا ہے۔ زَيْدٌ دیکھو سنتے ہی آپ کو پتہ چل گیا میں رفع پڑھ رہا ہوں۔ زَيْدًا سنتے ہی آپ کو پتہ چل گیا کہ میں نصب پڑھ رہا ہوں۔ زَيْدٍ سنتے ہی آپ کو پتہ چل گیا کہ میں جر پڑھ رہا ہوں۔ تو بعض لفظوں پر اعراب لفظاً آتا ہے یعنی تلفظ سے ہی پتہ چل جاتا ہے۔ اور بعض معرب ایسے ہیں کہ ان پر اعراب تقدیراً آتا ہے، جیسے اسمِ مقصور ہے: جَاءَ مُوسَى، رَأَيْتُ مُوسَى، مَرَرْتُ بِمُوسَى۔ اب یہ ہے تو معرب لیکن اعراب تقدیراً ہے، کہ آپ فرض کر لیں، تَقَدَّرَ يُقَدِّرُ تَقْدِيرٌ کا کیا معنی؟ فرض کرنا، فرض کر لیں اس پر رفع آ گیا ہے، فرض کر لیں نصب آ گیا ہے، فرض کر لیں اس پر جر آ گیا ہے۔ یا اسی طرح کوئی اسم جب مضاف ہو یائے متکلم کی طرف، علاوہ جمع مذکر سالم کے، اس کا بھی اعراب تینوں حالتوں میں تقدیری ہوتا ہے۔ جیسے جَاءَنِي غُلَامِي، یہ غُلَام کی اضافت یاء کی طرف ہو رہی ہے، تو غُلَام کا اعراب الگ ہو گا اور یاء کا اعراب الگ ہو گا، اور غُلَام جو ہے اس کی اضافت یاء کی طرف ہو رہی ہے اور یاء اپنے سے ماقبل کسرہ چاہتی ہے، تو تینوں حالتوں میں آپ اسی طرح پڑھیں گے: جَاءَنِي غُلَامِي، رَأَيْتُ غُلَامِي، مَرَرْتُ بِغُلَامِي۔ تو تینوں اعراب جو ہیں اس پر تقدیری ہیں اس غُلَام پر، رفع بھی، نصب بھی اور جر بھی۔ تو معرب میں اعراب کبھی لفظاً آتا ہے یعنی تلفظ سے پتہ چلتا ہے، اور کبھی تقدیراً آتا ہے، جب کہ مبنی کے اندر جو اعراب ہے وہ محلاً آئے گا۔ مثلاً جَاءَ هٰذَا، جَاءَ فعل ہے اور هٰذَا اس کے لیے فاعل ہے، لیکن یہ هٰذَا مبنی ہے کیونکہ یہ اسمِ اشارہ ہے، اور مبنی پر اعراب محلاً آتا ہے، تو ہم یوں کہیں گے کہ یہ هٰذَا مرفوع ہے محلاً، یعنی یہ محل رفعے والا ہے، یہ جگہ رفعے والی ہے، اگر مبنی کے بجائے کوئی معرب آتا تو اس پر رفع ظاہر ہو جاتا۔ تو معرب میں اعراب کبھی لفظاً آئے گا اور کبھی تقدیراً، اور مبنی میں اعراب جو ہے محلاً آئے گا بھئی۔
اسی طرح کبھی اعراب حقیقتاً آتا ہے اور کبھی حکماً آتا ہے۔ حقیقتاً جَاءَنِي زَيْدٌ، دیکھو زید پر حقیقتاً رفع آیا ہے، رَأَيْتُ زَيْدًا، زید پر حقیقتاً نصب آیا ہے۔ اور کبھی کبھار اعراب حکماً آتا ہے یعنی حکم لگا دیا جاتا ہے حقیقت میں نہیں۔ جیسے، جیسے دیکھو يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ۔ اب يَا زَيْدُ، یہ منادیٰ ہے زید، اور منادیٰ مفرد معرفہ ہو تو مبنی ہوتا ہے علامتِ رفع پر۔ علامتِ رفع پر، تو يَا زَيْدُ یہ زید مبنی ہے۔ اور میں نے بتلایا تھا پتہ کیسے چلا مبنی ہے؟ کہ زید پر تنوین نہیں آ رہی، حالانکہ زید پر تو تنوین آتی ہے۔ اور مانعِ تنوین دو چیزیں ہیں: الف لام اور اضافت۔ یہاں زید پر نہ الف لام داخل ہے نہ اس کے آگے کوئی مضاف الیہ آ رہا ہے، تو اضافت بھی نہیں ہے الف لام بھی نہیں ہے لیکن پھر بھی اس پر تنوین نہیں آ رہی، معلوم ہوا یہ مبنی بن چکا ہے۔ يَا زَيْدُ۔ اب اس کی صفت لا رہے ہیں الْعَاقِلُ، اور آپ نے پڑھا تھا منادیٰ کی بحث میں کہ اس صفت پر رفع بھی جائز ہے اور نصب بھی۔ يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ اور يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ دونوں طرح پڑھنا جائز ہے۔ الْعَاقِلَ کیوں پڑھتے ہیں؟ نصب کیوں پڑھتے ہیں؟ يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ، یہ زید کے محل پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ زید یہ مفعول بہ ہے، کیونکہ یہ جو يَا حرفِ ندا ہے قائم مقام أَدْعُو کے ہے، تو يَا زَيْدُ کس معنی میں ہوا؟ أَدْعُو زَيْدًا۔ تو یہ زَيْدًا محل کے اعتبار سے منصوب ہے، يَا زَيْدُ یہ زید کیا ہے اس وقت؟ مبنی ہے۔ اور مبنی کا اعراب کیسے بتاتے ہیں؟ محلاً، تو محل کے اعتبار سے یہ منصوب ہے کیونکہ یہ مفعول بہ ہے أَدْعُو فعل کے لیے، اور مبنی کا تابع اس کے محل کے تابع ہوتا ہے۔ جب یہ منصوب ہے تو الْعَاقِلَ صفت پر بھی کیا پڑھیں گے؟ نصب۔ اور رفع کیوں پڑھیں گے؟ رفع پڑھیں گے اس کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے، يَا زَيْدُ کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے۔ بھئی کس طرح؟ آپ نے تفصیل پڑھی تھی کہ یہ جو زید پر ضمہ آیا ہے، زید اس وقت مبنی ہے تو یہ زید مبنی علی الضم ہے، لیکن کیا زید ہمیشہ مبنی ہوتا ہے یا اس ترکیب کے اندر آ کر مبنی ہو گیا ہے؟ اس ترکیب میں مبنی ہوا ہے، معلوم ہوا یہ جو ضمہ آیا ہے بناء والا، یہ ضمہ بھی رفع جیسا ہے کیونکہ يَا کی وجہ سے آیا ہے۔ تو یہ ضمہ بھی، یہ ضمہ بھی رفع کی طرح ہے، اعراب کی طرح ہے، یہ ویسے تو یہ حرکت ہے لیکن یہ ضمہ کس کی طرح؟ رفع کی طرح، کیونکہ جیسے رفع عامل کی وجہ سے آتا ہے یہاں پر بھی یہ زید پر ضمہ جو ہے يَا کی وجہ سے آیا ہے۔ تو ہے تو یہ ضمہ، اعراب نہیں ہے، لیکن یہ اعراب جیسا ہی ہے تو اس کو اعراب والا ہی حکم دے دیا۔ تو یہ حکماً رفع ہی ہے گویا، حکماً رفع ہی ہے۔ اور آگے اس کی صفت الْعَاقِلُ، صفت موصوف کے تابع ہوتی ہے، تو جب زید پر رفع ہے تو الْعَاقِلُ پر بھی کیا پڑھ لیا؟ رفع، زید کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے۔ توجہ ہے؟ تو الْعَاقِلُ پر تو رفع آیا، لیکن زید، اس پر جو یہ ضمہ ہے یہ کس کے حکم میں ہے؟ رفع کے حکم میں ہے، توجہ ہے؟ تو یہ حکماً اعراب ہے، حقیقت میں نہیں، حکم لگا دیا اعراب والا۔ اور یہ ضمہ جب یہ اعراب ہے تو اس کا تابع اس پر بھی یہی اعراب آئے گا تو الْعَاقِلُ بھی آپ پڑھ سکتے ہیں۔ تو يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ اور يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ۔ الْعَاقِلَ کیوں پڑھا؟ زید کے محل پر حمل کرتے ہوئے، اور الْعَاقِلُ مرفوع کیوں پڑھا؟ زید کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے۔ بھئی مبنی کے تو لفظوں پر حمل نہیں کرتے، مبنی کے تو محل پر حمل کرتے ہیں، لیکن یہاں زید پر جو ضمہ آیا ہے وہ کس کی طرح ہے؟ رفع کی طرح ہے۔ جیسے رفع عامل کی وجہ سے آتا ہے، زید پر یہ جو ضمہ آیا یہ بھی کس کی وجہ سے آیا؟ عامل کی وجہ سے، تو یہ ہے تو ضمہ، ہے تو مبنی یہ لفظ، لیکن یہ ضمہ کس کے حکم میں؟ رفع کے حکم میں، تو یہ اعراب حکمی ہے۔ یہ اعراب کیا ہے؟ یہ حکماً اعراب ہے، حقیقت میں اعراب نہیں ہے یہ تو مبنی کی حرکت ہے بھئی۔ تو یہاں دیکھو اعراب حکماً آیا ہے۔
اور اسی طرح لَا نفی جنس کا اسم جو ہے جب وہ نکرہ ہو، ساتھ ملا ہوا ہو اور مضاف یا مشابہ مضاف نہ ہو تو وہ مبنی علی الفتح ہوتا ہے، جیسے لَا رَجُلَ ظَرِيفًا فِي الدَّارِ۔ لَا رَجُلَ ظَرِيفًا فِي الدَّارِ۔ اب یہ لَا رَجُلَ، یہ لَا نفی جنس کا اسم ہے، اور یہ مبنی علی الفتح ہے۔ اور آپ نے پڑھا تھا جب اس کی صفت آئے، اس کا تابع آئے، تو اس پر رفع بھی پڑھ سکتے ہیں، نصب بھی پڑھ سکتے ہیں اور اس کو اسی کی طرح مبنی بھی بنا سکتے ہیں۔ لہٰذا آگے ظَرِيف صفت آ رہی ہے تو آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں: لَا رَجُلَ ظَرِيفَ فِي الدَّارِ، رَجُلَ بھی مبنی علی الفتح اور اس کی صفت بھی کیا ہے مبنی علی الفتح، تو لَا رَجُلَ ظَرِيفَ فِي الدَّارِ۔ اور آپ چاہیں تو اس پر نصب پڑھ دیں: لَا رَجُلَ ظَرِيفًا فِي الدَّارِ۔ اور یہ نصب کیوں آیا؟ رَجُل کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ رَجُل اس وقت تو مبنی ہے، کیا ہے؟ رَجُل اس وقت مبنی ہے، آپ کو کیسے پتہ چلا مبنی ہے؟ کیونکہ رَجُل پر تنوین نہیں آ رہی، حالانکہ مانعِ تنوین کوئی چیز نہیں، نہ رَجُل پر الف لام آیا ہے نہ اس کی اضافت ہوئی ہے، پھر بھی تنوین نہیں آئی حالانکہ ویسے تو رَجُل پر تنوین آتی ہے۔ تو معلوم ہوا اس وقت یہ کیا بن چکا ہے؟ مبنی۔ تو لہٰذا اس پر جو فتحہ آیا ہے وہ فتحہ بھی کس کی طرح ہے؟ نصب کی طرح ہے، کیونکہ عامل لَا کی وجہ سے آیا ہے۔ تو جیسے عامل کی وجہ سے نصب آتا ہے، تو یہ جو بناء والا فتحہ ہے یہ بھی نصب جیسا ہوا۔ کس جیسا ہوا؟ نصب جیسا۔ تو اس کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے صفت پر ظَرِيفًا نصب پڑھنا جائز ہے۔ صفت پر نصب، کیونکہ یہ ہے تو مبنی لیکن اس کا فتحہ بھی کس کی طرح ہے؟ نصب جیسا ہے، جیسے نصب عامل کی وجہ سے آتا ہے اسی طرح یہ فتحہ بھی عامل کی وجہ سے آیا ہے، تو یہ فتحہ حکماً اعراب ہے۔ اعراب والا حکم دے دیا گیا، یوں سمجھو کہ یہ منصوب ہی ہے بھئی۔ تو جب یہ منصوب ہے تو اس کی صفت بھی کیا آ گئی؟ منصوب آئی، ظَرِيفًا۔ توجہ ہے؟ تو لَا رَجُلَ یہ ہے تو مبنی لیکن حکم کس کا دے دیا؟ اعراب والا دے دیا۔ تو یہ حکماً منصوب ہے، حقیقتاً منصوب نہیں ہے۔ تو ظَرِيفًا پڑھیں گے اس لَا رَجُلَ کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے۔ یا یوں کہیں ظَرِيفًا پڑھیں گے لَا رَجُلَ کے محلِ قریب پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ لَا نفی جنس اپنے اسم کو نصب دیتا ہے۔ جب ساتھ بھی ملا ہو، نکرہ بھی ہو، اور مضاف یا مشابہ مضاف ہو تو وہ منصوب ہوتا ہے: لَا غُلَامَ رَجُلٍ فِي الدَّارِ۔ اب دیکھو غُلَامَ رَجُلٍ یہ غُلَام منصوب ہے بھئی۔ یہ کیا ہے؟ منصوب ہے، اور اس پر تنوین نہیں آ رہی کیونکہ اس کی اضافت ہو رہی ہے، مضاف پر تنوین آتی ہی نہیں ہے بھئی۔ تو لَا غُلَامَ رَجُلٍ یہ منصوب ہے، تو لَا کیا کرتا ہے؟ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے۔ توجہ ہے؟ لَا کیا کرتا ہے؟ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے، تو لہٰذا یہ لَا رَجُلَ اس وقت تو مبنی ہے لیکن محلاً منصوب ہے۔ مبنی کا اعراب کیسے بتاتے ہیں؟ محلاً بتاتے ہیں، تو یہ محلاً کیا ہے؟ منصوب ہے، کیونکہ لَا اپنے اسم کو کیا کرتا ہے؟ نصب دیتا ہے۔ ابھی اس وقت تو یہ مبنی بن گیا ہے
لیکن اگر اضافت ہوتی تو کیا نصب ظاہر ہو جاتا۔ تو لَا رَجُلَ، یہ رَجُل اس وقت تو مبنی علی الفتح، لیکن یہ محلاً منصوب ہے۔ اور تو جب یہ محلاً منصوب ہے تو اس کی صفت ظَرِيفًا وہ بھی کیا لائیں گے؟ منصوب۔ تو ظَرِيفًا کو منصوب لائے صفت کو، اس میں دو احتمال ہیں: یا تو لَا رَجُلَ کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے، یا اس کے محلِ قریب پر حمل کرتے ہوئے۔ اور آپ ظَرِيفٌ بھی پڑھ سکتے ہیں رَجُل کے محلِ بعید پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ لَا کس پر داخل ہوتا ہے؟ مبتدا اور خبر پر۔ تو یہ رَجُل اصل میں کیا تھا؟ مبتدا، تو محلِ بعید اس کا کیا ہے؟ یہ مرفوع ہے۔ محلِ بعید کیا؟ مرفوع۔ تو جب یہ محلاً مرفوع ہے تو صفت بھی ظَرِيفٌ مرفوع پڑھیں گے۔ بات سمجھ میں آئی؟ پھر سنو۔ لَا رَجُلَ، اس کی صفت اسی کی طرح مبنی پڑھنا بھی جائز: لَا رَجُلَ ظَرِيفَ فِي الدَّارِ۔ اس پر نصب بھی جائز: لَا رَجُلَ ظَرِيفًا فِي الدَّارِ۔ اور اس پر رفع بھی جائز: لَا رَجُلَ ظَرِيفٌ فِي الدَّارِ۔ تو مبنی پڑھیں گے وہ تو ظاہر ہے موصوف مبنی علی الفتح ہے تو صفت کو بھی کیا کیا؟ مبنی علی الفتح۔ پھر نصب کیوں پڑھیں گے؟ نصب میں نے دو وجہیں ذکر کیں: یا تو لَا رَجُلَ کے لفظوں پر حمل کرتے ہوئے۔ بھئی لفظوں پر حمل کیسے کیا؟ لَا رَجُلَ تو مبنی ہے، اور ظَرِيفًا یہ تو آپ معرب پڑھ رہے ہیں صفت کو، اگر لفظوں پر حمل کرتے تو ظَرِيفَ کو بھی مبنی پڑھتے۔ تو جواب یہ کہ یہ جو رَجُل پر جو فتحہ آیا ہے یہ بھی کس کی طرح ہے؟ نصب کی طرح ہے کیونکہ یہ لَا کی وجہ سے آیا ہے۔ تو لہٰذا یہ فتحہ بھی کس جیسا ہے؟ نصب جیسا ہے، یعنی یوں کہو یہ نصب ہی ہے، یہ حکماً نصب ہے۔ جب حکماً نصب ہے تو صفت پر بھی کیا لے آئے؟ نصب، ظَرِيفًا۔ یا ظَرِيفًا اس لیے منصوب ہے کہ یہ لَا رَجُلَ، یہ رَجُل کیا ہے؟ لَا نفی جنس کا اسم ہے، اور یہ محلاً منصوب ہے کیونکہ لَا اپنے اسم کو نصب دیتا ہے۔ تو لَا رَجُلَ اس وقت تو مبنی ہے، لیکن مبنی کا اعراب کیسے بتاتے ہیں؟ محلاً، اور محلاً یہ منصوب ہے کیونکہ لَا کا اسم ہے، تو صفت بھی ظَرِيفًا منصوب آئے گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ظَرِيفًا کے فتحہ کے اندر دو وجہیں ذکر کر دیں: یا رَجُل کے لفظوں پر محمول ہے یا اس کے محلِ قریب پر محمول ہے۔ اور یا لَا رَجُلَ ظَرِيفٌ رفع بھی آپ پڑھ سکتے ہیں۔ ظَرِيفٌ کیوں پڑھا؟ یہ رَجُل کے محلِ بعید پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ اصل میں یہ کیا تھا؟ مبتدا تھا، اور مبتدا کیا ہوتا ہے؟ مرفوع، تو اس کا محلِ بعید یہ ہے کہ یہ مرفوع ہے۔ تو لہٰذا ظَرِيفٌ اس کی صفت بھی کیا آئے گی؟ مرفوع آئے گی، کیونکہ یہ مبنی کی صفت اس کے محل کے تابع ہوتی ہے۔ تو رَجُل کے دو محل ہو گئے: ایک محلِ قریب منصوب ہے لَا کی وجہ سے، اور ایک محلِ بعید کہ یہ مرفوع ہے مبتدا ہونے کی وجہ سے، اصل میں یہ مبتدا تھا۔
تو کبھی اعراب لفظاً ہوتا ہے، کبھی تقدیراً، کبھی محلاً۔ اور پھر کبھی اعراب حقیقتاً ہوتا ہے، حقیقتاً اعراب آتا ہے، اور کبھی حکماً ہوتا ہے صرف حکم لگایا جاتا ہے۔ يَا زَيْدُ، یہ اعراب حکماً ہے یعنی رفعے والا حکم دے دیا حالانکہ یہ رفع نہیں ہے۔ اور اسی طرح لَا رَجُلَ، یہ جو فتحہ ہے اس کو نصب والا حکم دے دیا کہ یہ منصوب ہے، حکم دیا ہے حقیقت میں یہ منصوب نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ بھئی موصوف اور صفت کے اندر، دونوں کے اندر انھوں نے کیا کہا: كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ، تابع ہر وہ دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ متبوع پر اعراب لفظاً ہے تو تابع پر بھی لفظاً ہونا چاہیے، یا متبوع پر اعراب تقدیراً ہے تو تابع پر بھی کیا ہو؟ تقدیراً ہو، یا ایک پر اعراب حقیقتاً ہے تو دوسرے پر بھی حقیقتاً ہونا چاہیے، نہیں۔ اعراب جو بھی آئے لیکن ہونا ایک ہی جیسا چاہیے۔ یعنی اگر پہلے پر رفع ہے تو دوسرے پر بھی رفع ہونا چاہیے، چاہے پہلے پر رفع لفظاً ہو، تقدیراً ہو، محلاً ہو، حقیقتاً ہو یا حکماً ہو۔ دوسرے پر بھی رفع آئے، وہ بھی چاہے لفظاً ہو، چاہے تقدیراً ہو یا محلاً ہو، حقیقتاً ہو یا حکماً ہو، تو ہونا رفع ہی چاہیے۔ جیسے مثال دیکھو: جَاءَنِي هٰذَا الرَّجُلُ، جَاءَنِي هٰذَا الرَّجُلُ، میرے پاس یہ والا آدمی آیا۔ هٰذَا اسمِ اشارہ ہے، اور اسمِ اشارہ کے بعد معرف باللام آئے تو وہ اس کی صفت بنتا ہے، تو هٰذَا موصوف، الرَّجُلُ اس کی صفت۔ تو هٰذَا موصوف ہے اور یہ فاعل ہے جَاءَنِي کے لیے، تو یہ مرفوع ہے محلاً، اور الرَّجُلُ اس کی صفت ہے وہ مرفوع ہے لفظاً۔ تو ایک میں اعراب کیا ہے؟ محلاً، دوسرے میں اعراب کیا ہے؟ لفظاً، لیکن ہیں دونوں مرفوع بھئی۔ تو اعراب ایک جیسا ہونا چاہیے، محلاً، لفظاً، تقدیراً، حقیقتاً اور حکماً ہونے میں مطابقت نہیں ضروری بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی اب کتاب پر۔ کہتے ہیں: وَاعْلَمْ تو جان لے، أَنَّ الْإِعْرَابَ الْمُعْتَبَرَ فِي هٰذَا التَّعْرِيفِ بِالنِّسْبَةِ إِلَى اللَّاحِقِ وَالسَّابِقِ، کہ وہ اعراب جو معتبر ہے اس تعریف کے اندر لاحق اور سابق کی طرف نسبت کرتے ہوئے، انھوں نے کیا کہا تھا: كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ ہر وہ دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو، تو وہ اعراب جس کا اعتبار کیا گیا ہے اس تعریف میں لاحق اور سابق کی طرف نسبت کرتے ہوئے، سابق جو پہلے آئے، لاحق جو بعد میں آئے یعنی سابق ہوا متبوع اور لاحق ہوا تابع، تو وہ عام ہے: مِنْ أَنْ يَكُونَ لَفْظِيًّا أَوْ تَقْدِيرِيًّا أَوْ مَحَلِّيًّا، حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا۔ بھئی پھر دیکھیے عبارت، پھر ترجمہ دیکھ لیجیے، کہتے ہیں: وَاعْلَمْ تو جان لے، أَنَّ الْإِعْرَابَ الْمُعْتَبَرَ فِي هٰذَا التَّعْرِيفِ بِالنِّسْبَةِ إِلَى اللَّاحِقِ وَالسَّابِقِ، کہ وہ اعراب جس کا اعتبار کیا گیا ہے اس تعریف کے اندر لاحق اور سابق کی طرف نسبت کرتے ہوئے، أَعَمُّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَفْظِيًّا أَوْ تَقْدِيرِيًّا أَوْ مَحَلِّيًّا، حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، وہ عام ہے اس سے کہ وہ اعراب لفظی ہو یا تقدیری ہو یا محلی ہو، حقیقتاً ہو یا حکماً ہو۔ فَلَا يَرِدُ نَحْوُ، تو اس جیسی مثالوں کا اعتراض وارد نہیں ہوتا: جَاءَنِي هٰؤُلَاءِ الرِّجَالُ۔ جَاءَنِي، جَاءَ فعل، نون وقایہ، یاء ضمیر مفعول ہے منصوب محلاً۔ اور هٰؤُلَاءِ الرِّجَالُ، هٰؤُلَاءِ اسمِ اشارہ ہے قریب کے لیے، یہ سب، اسمِ اشارہ ہے قریب کے لیے جمع کے لیے۔ هٰؤُلَاءِ الرِّجَالُ، هٰؤُلَاءِ موصوف اور یہ مبنی ہے۔ مبنی ہے تو یہ محلاً مرفوع ہے کیونکہ جَاءَنِي کے لیے فاعل ہے، اور الرِّجَالُ اس کی صفت ہے اور وہ بھی مرفوع ہے لیکن اس پر اعراب لفظاً ہے۔ تو موصوف پر اعراب محلاً اور صفت پر اعراب لفظاً، تو اس سے اس پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا، کیونکہ وہ اعراب جو معتبر ہے وہ عام ہے چاہے لفظاً ہو تقدیراً ہو یا محلاً ہو، حقیقتاً ہو یا حکماً ہو۔ تو جَاءَنِي هٰؤُلَاءِ الرِّجَالُ اس کا اعتراض بھی وارد نہیں ہوتا، وَيَا زَيْدُ الْعَاقِلُ یہ اعتراض بھی وارد نہیں ہوتا کیونکہ زید اس پر اعراب حکماً ہے اور الْعَاقِلُ اس کی صفت پر اعراب لفظاً ہے۔ تو يَا زَيْدُ اس پر اعراب حکماً ہے، اور الْعَاقِلُ اس پر اعراب لفظاً ہے، موصوف صفت ہیں آپس میں، تو موصوف پر اعراب حکماً ہوا اور صفت پر اعراب لفظاً ہوا۔ اسی طرح وَلَا رَجُلَ ظَرِيفًا، رَجُل موصوف ہے اور ظَرِيفًا اس کی صفت ہے، اور رَجُل پر جو نصب ہے وہ حکماً ہے اور ظَرِيفًا پر نصب لفظاً ہے، لیکن ہے دونوں پر نصب ہی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
ثُمَّ إِنَّ لَفْظَةَ كُلٍّ هٰهُنَا لَيْسَتْ فِي مَوْقِعِهَا، یہاں بھی ایک اعتراض اور اس کا جواب ذکر کریں گے صاحبِ جامی۔ اعتراض یہ کہ تعریف پر آئیے بھئی جو انھوں نے توابع کی تعریف کی: التَّوَابِعُ كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ، کہ توابع جو ہے ہر وہ دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو اور وہ اعراب جہتِ واحدہ سے آئے دونوں پر بھئی۔ اب دیکھو تعریف کس کی کر رہے ہیں؟ جس کی تعریف کی جائے اس کو کہتے ہیں معرَّف، اور جو تعریف کی جائے وہ ہے معرِّف، معرِّف پہچان کروانے والی۔ تو یہ جو كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ یہ ہے تعریف، یہ پہچان کروانے والی ہے، یہ معرِّف ہے، کس کی پہچان کروائی اس نے؟ التَّوَابِع کی، تو التَّوَابِع ہوا معرَّف جس کی پہچان کروائی گئی۔ تو التَّوَابِع کیا؟ معرَّف، اور آگے جو تعریف ہے وہ کیا ہے؟ معرِّف۔ یا یوں کہو تعریف کو کہتے ہیں حد، تعریف کو کیا کہتے ہیں؟ حد، تو كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ یہ ہے حد، اور التَّوَابِع کیا ہے؟ محدود۔ توجہ ہے؟ تو اب یاد رکھنا تعریف ہمیشہ جنس اور ماہیت کی کی جاتی ہے افراد کی تعریف نہیں۔ جنس اور ماہیت کی تعریف کی جاتی ہے، افراد کی تعریف نہیں کی جاتی۔ جیسے انسان ہے، انسان کی تعریف کیا ہے؟ الْإِنْسَانُ حَيَوَانٌ نَاطِقٌ۔ تو انسان ایک جنس ہے، ایک ماہیت ہے بھئی، اور اس کی تعریف کس کے ساتھ کی گئی؟ حیوانِ ناطق کے ساتھ کی گئی۔ افراد کی تعریف نہیں، کیونکہ افراد تو بے شمار ہوتے ہیں بھئی۔ تو تعریف جنس اور ماہیت کی کی جاتی ہے جو پھر افراد پر صادق آتی ہے بھئی۔
تو یہاں اشکال ہوتا ہے کہ یہاں پر معرَّف کیا ہے؟ التَّوَابِع، اور تعریف کیا ہے؟ كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ۔ تو کہتے ہیں یہ تو درست نہیں ہے۔ معرَّف التَّوَابِع جمع ہے، التَّوَابِع جمع ہے، اور جمع افراد پہ دلالت کرتی ہے، کم از کم تین یا زیادہ افراد ہوتے ہیں جمع کے۔ تو جمع کس پہ دلالت کرتی ہے؟ افراد پر۔ معلوم ہوا معرَّف افراد ہیں، جنس نہیں ہے۔ تعریف کس کی ہونی چاہیے؟ جنس کی، لیکن یہاں معرَّف وہ کیا ہے؟ جمع، اور جمع کس پر دلالت کرتا ہے؟ افراد پر۔ تو گویا معلوم ہوا معرَّف افراد ہیں، افراد کی تعریف کی جا رہی ہے۔ اور نیز آگے تعریف کر رہے ہیں كُلُّ ثَانٍ، ہر دوسرا ہے۔ كُلّ آتا ہے احاطۂ افراد کے لیے۔ كُلّ کس لیے آتا ہے؟ افراد کے لیے، تمام افراد کو گھیر لیتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ مثلاً میں کہتا ہوں امتحان میں ہر طالب علم کامیاب ہو گیا
ای نَجَحَ كُلُّ طَالِبٍ، دیکھو ہر طالب علم کیا ہوا؟ کامیاب۔ تو كُلُّ کس لیے آیا؟ طالب کے افراد کے احاطے کے لیے آیا۔ تو کُل کا لفظ تعریف میں نہیں لایا جاتا کیونکہ کُل کس لیے آتا ہے؟ احاطۂ افراد کے لیے۔ تو معلوم ہوا معرَّف بھی التَّوَابِع یعنی وہ افراد ہیں، اور معرِّف جو تعریف ہے وہ بھی كُلُّ ثَانٍ وہاں بھی کُل لے آئے، معلوم ہوا تعریف بھی افراد سے کی جا رہی ہے، افراد کی تعریف افراد سے کی جا رہی ہے، حالانکہ جنس کی تعریف جنس کے ساتھ کی جاتی ہے۔ معرَّف بھی کیا ہونا چاہیے؟ جنس، اور جب تعریف اسی کی کر رہے ہیں تو تعریف بھی کیا ہو گی؟ جنسی ہو گی۔ اور جب یہاں معرَّف افراد ہے التَّوَابِع، اور تعریف کے اندر بھی کُل کا لفظ لے آئے تو معلوم ہوا وہ بھی کیا ہیں؟ افراد۔ تو یہ تو افراد کی تعریف ہوئی افراد کے ذریعے، حالانکہ جنس کی تعریف ہونی چاہیے تھی جنس کے ذریعے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ اب دیکھیے بھئی، پہلے اشکال دیکھ لیں، کہتے ہیں: ثُمَّ إِنَّ لَفْظَةَ كُلٍّ هٰهُنَا لَيْسَتْ فِي مَوْقِعِهَا، اور پھر یہ جو لفظِ کُل ہے یہاں پر یہ اپنے مقام میں نہیں ہے، لِأَنَّ التَّعْرِيفَ إِنَّمَا يَكُونُ لِلْجِنْسِ وَبِالْجِنْسِ، اس لیے کیونکہ تعریف جنس کی ہوتی ہے، وَبِالْجِنْسِ اور جنس کے ذریعے ہوتی ہے، یعنی معرَّف بھی جنس ہونا چاہیے اور معرِّف بھی کیا ہونا چاہیے؟ جنس۔ لَا لِلْأَفْرَادِ وَبِالْأَفْرَادِ، تعریف افراد کے لیے نہیں ہوتی وَبِالْأَفْرَادِ اور افراد کے ذریعے نہیں ہوتی۔
اشکال سمجھ میں آیا؟ اب آگے اس کا جواب ذکر کریں گے بھئی۔ صاحبِ جامی کمال کرتے ہیں بھئی۔ جہاں اور شارحین اعتراض کرتے نظر آتے ہیں صاحبِ کافیہ پر، اور شارحین اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کُل لے آئے بھئی، تعریف بھی توابع کی کر رہے ہیں وہ بھی جمع ہے، اور تعریف میں بھی کُل لے آئے، تو یہ تو افراد کی تعریف افراد کے ذریعے کر دی، حالانکہ تعریف جنس کے ذریعے جنس کی کی جاتی ہے، معرَّف بھی جنس ہونا چاہیے اور معرِّف اور تعریف بھی جنس ہونی چاہیے۔ تو اور شارحین اعتراض کرتے نظر آتے ہیں، لیکن صاحبِ جامی ہر ایک کو ایسے زبردست انداز میں حل کرتے ہیں انسان حیران رہ جاتا ہے۔ اب ذرا سنیں بھئی عجیب جواب دیتے ہیں۔ کہتے ہیں: فَالْمَحْدُودُ بِالْحَقِيقَةِ التَّابِعُ، کہ محدود حقیقت میں تَابِع ہے، توابع نہیں، کیا ہے؟ تابع۔ بھئی تابع کہاں سے ہے؟ توابع ہے محدود۔ کہتے ہیں توابع جمع ہے، اور جمع کس پہ دلالت کرتی ہے؟ افراد پر، تو توابع کے ضمن میں تابع آ گیا، توابع کے ضمن میں تابع آ گیا۔ تو لہٰذا یہ تابع کی تعریف ہے، یعنی جنسِ تابع کی، کس کی؟ جنسِ تابع کی تعریف ہے۔
اور پھر آگے بتائیں گے، کہتے ہیں دیکھو آپ نے کیا کہا تعریف کے اندر کُل کا لفظ لے آئے۔ کون سا لفظ لے آئے؟ کُل۔ کہتے ہیں بھئی کُل تعریف کا حصہ نہیں ہے، تعریف کُل کے بعد شروع ہو رہی ہے۔ ذرا کُل کو ہٹا دو۔ التَّوَابِعُ، یا یوں توابع کی جگہ بھی آپ تابع لے آؤ کیونکہ یہ توابع کے ضمن میں کیا آ گیا ہے؟ تابع۔ تو وہ لے آئیں، تو گویا تعریف یوں ہے کُل کو ہٹا دو: التَّابِعُ هُوَ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ۔ تابع وہ دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو جہتِ واحدہ سے۔ تو تعریف کس سے شروع ہو رہی ہے؟ ثَانٍ سے شروع ہو رہی ہے، اور پھر اس تعریف پر کُل داخل کیا گیا۔ کیا؟ اس تعریف پر کُل۔ تو کُل تعریف کا حصہ نہیں ہے، تعریف پر کُل داخل کیا گیا یہ بتلانے کے لیے کہ یہ تعریف جامع مانع ہے۔ یہ تعریف جامع مانع ہے۔ جیسے دیکھو کلمہ کی کیا تعریف کرتے ہیں؟ الْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ کلمہ ایسا لفظ ہے جس کو مقرر کیا گیا ہو، وضع کیا گیا ہو ایسے معنی کے لیے جو مفرد ہو۔ توجہ ہے؟ اب دیکھو یہاں یہ تعریف کی جا رہی ہے الکلمہ کی، اور تعریف کیسی ہونی چاہیے؟ جامع بھی اور مانع بھی۔ تو الکلمہ کی تعریف کی تو یہ تعریف جامع مانع ہے۔ یہ کیا ہے؟ جامع مانع ہے۔ لیکن صراحتاً پتہ نہیں چل رہا، ہاں ضمناً آپ غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے تعریف جامع مانع ہے۔ ضمناً یہ بات سمجھ میں آتی ہے، صراحتاً نہیں۔ لیکن صاحبِ جامی فرمائیں گے کہ کُل کا لفظ صاحبِ کافیہ اس لیے لے کر آئے تاکہ صراحتاً پتہ چل جائے یہ تعریف جامع مانع ہے۔ ایک ہے تعریف کا جامع مانع ہونا ضمناً، اور ایک ہے تعریف کا جامع مانع ہونا صراحتاً۔ تو تعریف صراحتاً جامع مانع ہو یہ اعلیٰ ہے بھئی۔ یہ کیا ہے؟ اعلیٰ۔
اب یہ کس طرح جامع مانع ہے کُل کی وجہ سے ذرا سنیے بھئی۔ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں جب کُل کا لفظ لے آئے، تو یہ بتلانے کے لیے کہ تعریف کے ہر ہر فرد پر محدود صادق آ رہا ہے۔ جیسے دیکھو پہلے مثال سے سمجھ لو، انسان کی تعریف کیا کرتے ہیں؟ الْإِنْسَانُ حَيَوَانٌ نَاطِقٌ۔ تو انسان کی تعریف کیا؟ حیوانِ ناطق۔ توجہ ہے؟ یہاں کُل کا لفظ نہیں ہے۔ انسان حیوانِ ناطق ہے، اب آپ کو خود غور کرنا پڑتا ہے کہ تعریف جامع بھی ہے اور مانع بھی ہے۔ لیکن اگر یہاں کُل کا لفظ لے آئیں: الْإِنْسَانُ كُلُّ حَيَوَانٍ نَاطِقٍ، معلوم ہوا ہر حیوانِ ناطق وہ کیا ہے؟ انسان ہے۔ معلوم ہوا کوئی غیر اس تعریف میں داخل نہیں۔ یہ تعریف دخولِ غیر سے مانع ہے کیونکہ کس کی تعریف کر رہے ہیں؟ انسان کی، اور کیا تعریف تھی؟ حیوانِ ناطق۔ اب پتہ نہیں اس حیوانِ ناطق میں کوئی غیر تو نہیں داخل ہوا، لیکن جب کہہ دیا كُلُّ حَيَوَانٍ نَاطِقٍ، ہر حیوانِ ناطق انسان ہے۔ معلوم ہوا کوئی غیر اس کے اندر داخل نہیں ہے، تو تعریف کیا ہو گئی؟ مانع ہو گئی دخولِ غیر سے۔ اگر کوئی غیر داخل ہوتا تو آپ کُل لا سکتے تھے؟ آپ کہہ سکتے تھے ہر حیوانِ ناطق انسان ہے؟ نہیں، تو جب آپ نے کُل لے آئے، اس کُل نے صراحت اور تصریح کر دی ایک بھی حیوانِ ناطق ایسا نہیں ہے جو انسان نہ ہو۔ تو صراحت ہو گئی کہ کوئی غیر اس تعریف کے اندر داخل نہیں، تو یہ تعریف مانع بھی ہوئی دخولِ غیر سے، اور نیز جامع بھی ہو گئی کیونکہ اس تعریف میں تمام انسان داخل ہیں اس کے اندر، تو تعریف جامع بھی ہوئی۔ مانع ہوئی کس طرح؟ کہ آپ کُل کا لفظ لے آئے، کیا لے آئے؟ کُل کا لفظ لے آئے، کہ انسان کیا ہے؟ كُلُّ حَيَوَانٍ نَاطِقٍ ہر حیوانِ ناطق یعنی حیوانِ ناطق کا ہر ہر فرد جو ہے وہ انسان ہے، معلوم ہوا کوئی غیر اس میں داخل نہیں تو تعریف مانع بھی ہے، اور جامع بھی ہے، کیا ہے؟ جامع بھی ہے، اس لیے کیونکہ حیوانِ ناطق اس میں ہر انسان آ گیا، کوئی فرد ایسا نہیں جو اس سے باہر ہو، تو تعریف جامع بھی ہو گئی۔ تو دیکھو تعریف کا جامع اور مانع ہونا گویا منصوص علیہ ہو گیا، لفظوں میں صراحت کر دی، کس کی وجہ سے؟ اس لفظِ کُل کی وجہ سے۔ تو یہاں پر بھی تابع کی کیا تعریف کی؟ هُوَ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ، وہ دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو جہتِ واحدہ سے، یہ تابع کی تعریف کی۔ اب پتہ نہیں اس کے اندر کوئی اور تو نہیں داخل ہوا، تو جب کُل کا لفظ لے آئے کہ التَّابِعُ كُلُّ ثَانٍ، پوری تعریف پر کُل داخل کر دیا، معلوم ہوا یہ تعریف جس جس پر صادق آ رہی ہے وہ ہر ایک تابع ہے۔ معلوم ہوا کوئی غیر اس کے اندر داخل نہیں ہے، تو یہ تعریف مانع بھی ہوئی اور نیز یہ تعریف جامع بھی ہے، کیا ہے؟ جامع بھی ہے، کیونکہ ظاہر یہی ہے کہ انھوں نے جو تعریف کی، سارے خارج ہو گئی تھیں چیزیں یا نہیں؟ مبتدا کی خبر بھی خارج ہوئی، اور كَانَ اور إِنَّ کی خبر بھی خارج ہوئی تھی، اور اسی طرح ظَنَنْتُ اور أَعْطَيْتُ کے مفعولِ ثانی بھی خارج ہو گئے تھے، اور توابع سارے اس کے اندر رہ گئے تھے۔ تو جب یہ انہی ساروں پر صادق آ رہی ہے، تو ظاہر یہ ہے کہ تعریف جامع بھی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اس کُل کی وجہ سے یہ تعریف کیا ہو گئی؟ اس کا جامع مانع ہونا منصوص علیہ ہو گیا، کُل کے بغیر بھی تعریف پوری تھی، لیکن کُل کی وجہ سے گویا جامع مانع ہونا منصوص علیہ اس کی گویا لفظوں میں صراحت ہو گئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو دیکھو باقی شارحین اعتراض کرتے تھے کہ کُل کا لفظ کیوں لائے، اور التَّوَابِعُ جمع محدود بھی جمع اور حد کے اندر بھی کُل لائے، تو یہ تو افراد کی تعریف ہوئی افراد کے ذریعے۔ تو جواب دے دیا صاحبِ جامی نے، اور کیسا عجیب جواب دیا انسان حیران رہتا ہے کہ یہ کُل تعریف کا حصہ ہی نہیں ہے، اور توابع محدود توابع نہیں ہے بلکہ تابع ہے کیونکہ توابع کے ضمن میں کون آ گیا؟ تابع مفرد بھی آ گیا۔
تو کہتے ہیں: فَالْمَحْدُودُ بِالْحَقِيقَةِ التَّابِعُ، تو محدود جو ہے حقیقت میں وہ تابع ہے جس پر توابع جمع دلالت کر رہی ہے، وَالْحَدُّ مَدْخُولُ كُلٍّ، اور تعریف جو ہے وہ مدخولِ کُل ہے یعنی جس پر کُل داخل ہو رہا ہے، کُل خود تعریف کا حصہ نہیں بلکہ کُل کا جو مدخول ہے یعنی ثَانٍ سے آگے تعریف شروع ہو رہی ہے۔ تو کہتے ہیں: وَالْحَدُّ مَدْخُولُ كُلٍّ اور حد جو ہے وہ کُل کا مدخول ہے، وَهُوَ ثَانٍ، اب وہ مدخولِ کُل کیا ہے؟ جو تعریف ہے وہ بھی بیان کر رہے ہیں: وَهُوَ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ۔ یہ ہے کُل کا مدخول، یہ ہے تعریف بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ لٰكِنَّهُ لَمَّا أُدْخِلَ كُلٌّ عَلَيْهِ، لیکن جب کُل کے لفظ کو اس تعریف پر داخل کیا گیا اس حد پر داخل کیا گیا، أَفَادَ تو اس کُل کے لفظ نے فائدہ دیا صِدْقَ الْمَحْدُودِ عَلٰى كُلِّ أَفْرَادِ الْحَدِّ، کہ یہ جو محدود ہے یہ صادق آ رہا ہے حد کے تمام افراد پر، فَيَكُونُ مَانِعًا، تو یہ تعریف کیا ہوئی؟ مانع ہوئی، معلوم ہوا کوئی غیر اس میں نہیں۔ اگر غیر ہوتا تو ہر ایک پہ تابع صادق، محدود صادق نہ آتا۔ وَالظَّاهِرُ، اب جامع ہونا کیسے ہے وہ بھی بیان کر رہے ہیں: وَالظَّاهِرُ انْحِصَارُ الْمَحْدُودِ فِيهَا، اور ظاہر بھی یہی ہے کہ محدود بھی اسی کے اندر بند ہے، محدود کے بھی اور کوئی افراد نہیں، یہی افراد ہیں، یہی سارے سب کو جامع ہے۔ کیوں؟ کہتے ہیں: لِعَدَمِ ذِكْرِ غَيْرِهَا، اس لیے کیونکہ توابع کے علاوہ کسی اور کو حد میں ذکر نہیں کیا گیا۔ تعریف میں دیکھو ساروں کو نکال دیا تھا، صرف کیا رہ گئے تھے؟ توابع۔ تو ظاہر یہی ہے کہ محدود بھی انہی کے اندر بند ہے۔ تابع کی کیا تعریف کی؟ التَّابِعُ هُوَ كُلُّ ثَانٍ بِإِعْرَابِ سَابِقِهِ مِنْ جِهَةٍ وَاحِدَةٍ، تو اس تعریف کے اندر سب توابع آ گئے کوئی بھی باہر نہ رہا، کیونکہ باقی سب کو تو قیدوں کے ذریعے نکال دیا، تو ظاہر یہی ہے کہ یہ تعریف جامع بھی ہے۔ مانع ہونا بھی پتہ چل گیا اور جامع ہونا بھی پتہ چل گیا۔ یہ معنی ہے: وَالظَّاهِرُ انْحِصَارُ الْمَحْدُودِ فِيهَا، اور ظاہر یہی ہے کہ محدود جو ہے وہ بھی انہی افراد کے اندر بند ہے، لِعَدَمِ ذِكْرِ غَيْرِهَا، اس لیے کیونکہ ذکر نہیں کیا گیا توابع کے علاوہ کو اس تعریف میں، فَيَكُونُ جَامِعًا، تو تعریف جامع بھی ہوئی۔ فَيَحْصُلُ حَدٌّ جَامِعٌ وَمَانِعٌ، تو حاصل ہو گئی ایک ایسی تعریف جو جامع اور مانع ہے، وَيَكُونُ جَمْعُهُ وَمَنْعُهُ كَالْمَنْصُوصِ عَلَيْهِ، اور اس تعریف کا جامع و مانع ہونا جو ہے وہ منصوص علیہ جیسا ہو گیا یعنی جس کی لفظوں میں کیا کی گئی ہو؟ تصریح کی گئی ہو، لفظوں میں اس کی صراحت کی گئی ہو۔ باقی تعریفوں میں جامع مانع ہونا منصوص علیہ نہیں ہوتا، لیکن اس تعریف میں کیا ہے؟ جامع مانع ہونا منصوص علیہ کی طرح ہو گیا۔
آگے دیکھیے: النَّعْتُ تَابِعٌ جِنْسٌ شَامِلٌ لِلتَّوَابِعِ كُلِّهَا۔ بھئی پہلے متن متن دیکھ لیجیے: النَّعْتُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ مُطْلَقًا۔ بھئی توابع کی تعریف کر دی۔ تابع کسے کہتے ہیں؟ ہر دوسرا ہے جو ماقبل کے اعراب کے ساتھ ہو اور وہ اعراب دونوں پر جہتِ واحدہ سے ہو۔ اب وہ توابع پانچ ہیں تو ان میں سے سب سے پہلے اب صفت کو بیان کرنے لگے ہیں، تو صفت کے لیے النَّعْتُ کا لفظ لائے۔ یاد رکھو یہاں تین لفظ ہیں: نعت، وصف اور صفت۔ کون کون سے تین؟ نعت، وصف اور صفت۔ ان تینوں کا ایک ہی معنی ہے، البتہ نعت اصطلاح ہے علمائے کوفہ کی، وہ صفت کو نعت کہتے ہیں، جب کہ علمائے بصرہ وہ وصف اور صفت کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ علمائے کوفہ کیا لفظ استعمال کرتے ہیں صفت کے لیے؟ نعت، اور علمائے بصرہ؟ وصف اور صفت۔ تو صاحبِ کافیہ جو ہیں یہاں پر انھوں نے علمائے کوفہ کی اصطلاح کو اختیار کیا۔ تو نعت کہہ لیں یا صفت کہہ لیں یا وصف کہہ لیں ایک ہی بات ہے۔
تو کہتے ہیں: النَّعْتُ تَابِعٌ، نعت یعنی صفت جو ہے تَابِعٌ ایسا تابع ہے۔ دیکھو تَابِعٌ نکرہ ہے اور يَدُلُّ اس کے بعد فعل آ رہا ہے، اور نکرہ کے بعد فعل آئے تو اس کے لیے صفت بنتا ہے، اور موصوف صفت کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ موصوف سے پہلے ایسا یا ایسی کا لفظ لاتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: النَّعْتُ تَابِعٌ، صفت جو ہے وہ ایسا تابع ہے يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى، جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر، دیکھو یہ مَعْنًى نکرہ ہے، اور یہ فِي مَتْبُوعِهِ اس کے بعد جار مجرور آیا، اور یہ جار مجرور نکرہ کے بعد آئے اور کسی سے نہ جڑ رہا ہو تو وہ اسی نکرہ کے لیے صفت بنتا ہے، أَيْ عَلٰى مَعْنًى ثَابِتٍ فِي مَتْبُوعِهِ، ایسا معنی جو اس کے متبوع میں ثابت ہوتا ہے۔ صفت ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے جو اس کے متبوع میں ثابت ہوتا ہے، متبوع میں حاصل ہوتا ہے۔ ادھر دیکھیے مثلاً میں نے کہا: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ۔ زَيْدٌ موصوف ہے اور الْعَالِمُ صفت ہے، تو دیکھو یہ جو الْعَالِمُ یہ صفت جو ہے یہ ایسا تابع ہے جو ایسے معنی پر دلالت کر رہا ہے جو اس کے موصوف میں ہے، جو اس کے موصوف میں ہے، یہ عالم ہونے کی صفت یا عالم ہونے کا معنی کس کے اندر ہے؟ زید یعنی موصوف کے اندر ہے۔ یا دوسری مثال لے لو، رَأَيْتُ
رَأَيْتُ رَجُلًا ضَارِبًا، میں نے ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو پٹائی کر رہا تھا۔ تو رَجُل ہے موصوف اور ضَارِبًا ہے اس کی صفت: رَأَيْتُ رَجُلًا ضَارِبًا۔ تو رَجُلًا ہے موصوف اور ضَارِبًا ہے اس کی صفت۔ تو یہ ضَارِب کون ہے؟ یہ رَجُل ہے، تو ضَارِب ہونے کا معنی اس رَجُل میں پایا جا رہا ہے۔ تو رَجُلًا ضَارِبًا، یہ ضَارِبًا یہ صفت ہے، یہ ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے جو اس کے متبوع میں پایا جاتا ہے۔ یا تیسری مثال لے لیں: جَاءَنِي رَجُلٌ شُجَاعٌ، میرے پاس ایک ایسا آدمی آیا جو بہادر ہے، تو رَجُلٌ موصوف، شُجَاعٌ اس کی صفت، اور یہ شجاعت والا معنی کس کے اندر پایا جا رہا ہے؟ اس موصوف یعنی رَجُل میں پایا جا رہا ہے۔ تو صفت ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے جو کس کے اندر پایا جاتا ہے؟ متبوع کے اندر پایا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنی ہے: النَّعْتُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ، صفت جو ہے وہ ایسا تابع ہے يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر، فِي مَتْبُوعِهِ جو اس کے متبوع میں پایا جاتا ہے، مُطْلَقًا، یعنی مطلقاً یہ ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے، اس میں کوئی قید نہیں ہے کہ کسی خاص مادے میں دلالت کرے گی۔ یعنی دنیا کی کوئی بھی موصوف صفت آپ لے آئیں تو ہمیشہ صفت جو ہو گی ایسے معنی پر دلالت کرے گی جو موصوف کی ذات میں پایا جائے گا، جو موصوف کے اندر پایا جائے گا۔ آپ کوئی موصوف صفت لے آئیں، ہمیشہ صفت جو ہے وہ ایسے معنی پر دلالت کرے گی جو کس میں ہو گا؟ موصوف کے اندر ہو گا۔ جب کہ باقی توابع میں ایسا نہیں ہے۔ باقی توابع بھی بعض اوقات ایسے معنی پر دلالت کریں گے جو متبوع میں پایا جائے گا۔ جو کس میں پایا جائے گا؟ متبوع میں، لیکن وہ بعض بعض مادوں میں اتفاقاً ایسا ہو جائے گا، تمام مادوں میں ایسا نہیں۔ مثلاً دیکھو آگے مثالیں صاحبِ جامی ذکر کریں گے، دیکھیے ذرا کتاب پر یہ ایک ڈیڑھ سطر بعد آ رہا ہے:
أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ۔ أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ، یہ أَعْجَبَ فعل، نون وقایہ، یاء ضمیر مفعول بہ کی ہے منصوب محلاً، زَيْدٌ یہ مرفوع ہے فاعل۔ زَيْدٌ یہ فاعل ہے، اور یہ مبدل منہ ہے، اور عِلْمُهُ یہ ہے اس سے بدل۔ یہ اس سے بدل ہے، مبدل منہ اپنے بدل سے مل کر یہ فاعل ہوا أَعْجَبَ فعل کے لیے۔ اور یہ عِلْمُهُ کے اندر ہاء ضمیر یہ زید کو راجع ہے۔
أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ، یاد رکھو یہ بدلِ اشتمال ہے۔ بدل بھی آگے آنے والا ہے وہ بھی توابع میں سے ہے۔ بدلِ اشتمال کی تعریف میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ مبدل منہ کا اس کے ساتھ تعلق ہوتا ہے، کیا ہوتا ہے؟ تعلق ہوتا ہے، تو اس کو بدلِ اشتمال کہتے ہیں، یعنی جو آگے بدل آتا ہے وہ مبدل منہ کا نہ کُل ہے نہ اس کا جز ہے۔ تو دیکھو زید کے آگے اس کا علم آ گیا، تو یہ جو زید کا علم ہے یہ نہ زید کا کُل ہے نہ اس کا جز ہے۔ تو نہ یہ بدل الکل ہے نہ بدل البعض ہے، بلکہ یہ کیا ہے؟ بدل الاشتمال۔
بدل الاشتمال کی ایک اور تعریف بعض علما نے بڑی پیاری کی، اس سے فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ یہ بدل الاشتمال ہے۔ بدل الاشتمال اسے کہتے ہیں، جو میں نے ابھی بیان کیا کہ بدل کا مبدل منہ سے تعلق ہوتا ہے، نہ کُل ہوتا ہے اور نہ جز، لیکن بعض علما فرماتے ہیں کہ بدل الاشتمال وہ ہے جہاں مبدل منہ جو پہلے ذکر ہوا ہے وہ فعل کو قبول نہیں کرتا، ذہن منتظر رہتا ہے کوئی ایسا لفظ آگے آنا چاہیے جو فعل کو قبول کرے۔ مثلاً آپ کہتے ہیں: سُلِبَ زَيْدٌ ثَوْبُهُ، سُلِبَ، چھینا گیا زید کو، ثَوْبُهُ یعنی اس کے کپڑوں کو۔ چھینا گیا زید کو یعنی اس کے کپڑوں کو۔ تو یہ زَيْدٌ مبدل منہ ہے اور ثَوْبُهُ زید کے جو کپڑے ہیں یہ بدل ہے۔ اور یہ زید کے کپڑے کیا زید کا کُل ہے؟ نہیں، یا زید کا جز ہے؟ نہیں، کپڑوں کا زید سے تعلق ضرور ہے، لیکن نہ یہ زید کا کُل ہیں اور نہ زید کا جز ہیں، تو اس کو بدل الاشتمال کہتے ہیں۔ اب پھر بھی بات واضح نہیں ہوتی، تو یہ دوسری تعریف لگائیں: بدل الاشتمال وہ ہے جہاں، توجہ سے سنو، بدل الاشتمال وہ ہے جہاں مبدل منہ فعل کو قبول نہیں کرتا، ذہن منتظر رہتا ہے آگے کوئی اور لفظ آئے اور فعل کو قبول کرے۔ جیسے سُلِبَ زَيْدٌ، زید کو چھینا گیا، یہ زید مبدل منہ ہے۔ اس کی طرف سُلِبَ فعل کی نسبت کی گئی لیکن ذہن مطمئن نہیں ہے۔ زید کو چھینا گیا، کیا معنی؟ زید کو تو نہیں چھینا جا سکتا، زید سے کسی چیز کو چھینا جا سکتا ہے، زید کو تو نہیں چھینا جا سکتا۔ تو زید اس سُلِبَ فعل کو قبول نہیں کر رہا، ذہن مطمئن نہیں ہے، ذہن انتظار میں ہے کہ آگے کوئی اور لفظ آئے وہ فعل کو قبول کرے، اور آگے پھر ثَوْبُهُ آ گیا۔ سُلِبَ زَيْدٌ، زید کو چھینا گیا ثَوْبُهُ یعنی اس کے کپڑوں کو۔ اب بات واضح ہو گئی معلوم ہوا زید کو نہیں چھینا گیا بلکہ اس کے کپڑوں کو چھینا گیا ہے، کیونکہ زید کو تو نہیں چھینا جا سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بدل الاشتمال کسے کہتے ہیں؟ کہ مبدل منہ فعل کو قبول نہ کرے اور ذہن منتظر ہو آگے کوئی اور لفظ آئے اور وہ فعل کو قبول کر لے۔ سُلِبَ زَيْدٌ، یہ زید چھیننے کو قبول نہیں کر رہا، آگے ثَوْبُهُ نے آ کر سُلِبَ فعل کو قبول کر لیا، کپڑوں کو چھینا جا سکتا ہے زید کو نہیں چھینا جا سکتا۔
یہاں بھی اسی طرح ہے: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ۔ یہ زَيْدٌ مبدل منہ ہے اور عِلْمُهُ یہ بدل الاشتمال ہے، کیونکہ یہ نہ زید کا کُل ہے اور نہ بعض ہے۔ ہاں اس علم کا زید سے تعلق ہے، یہ زید کی صفت ہے۔ توجہ ہے؟ اب یہ بدل الاشتمال کس طرح ہے؟ کہتے ہیں دیکھو کہا أَعْجَبَنِي زَيْدٌ، زید نے مجھے تعجب میں ڈالا۔ زید نے؟ ذہن ابھی بھی منتظر ہے بھئی نہیں، زید، زید سے زید کی ذات مراد ہے، اور کسی چیز کی ذات انسان کو تعجب میں نہیں ڈالتی بلکہ اس کی کوئی صفت یا اس کا کوئی کام ہے وہ انسان کو تعجب میں ڈالتا ہے۔ زید تو ایک انسان ہے بھئی، ایک انسان دوسرے انسان کو کیسے تعجب میں ڈالے گا؟ ہاں اس کی کوئی صفت ہے، اس کے پاس علم بہت زیادہ ہے، یا اس کا کوئی فعل ہے، اس نے کمال کی بہادری کا مظاہرہ کیا، تو تعجب میں کیا چیز ڈالتی ہے؟ کسی کی ذات یا اس کی صفت؟ اس کی صفت تعجب میں ڈالتی ہے۔ تو جب آپ نے کہا أَعْجَبَنِي زَيْدٌ، زید نے مجھے تعجب میں ڈالا، تو ذہن ابھی بھی منتظر ہے آگے کوئی لفظ آنا چاہیے جو اس کو کیا کرے؟ فعل کو قبول کرے۔ زید تو اس کو قبول نہیں کر رہا، تو آگے عِلْمُهُ آ گیا، اور پتہ چلا کہ اس کے علم نے تعجب میں ڈالا ہے بھئی۔ اب دیکھیے زَيْدٌ مبدل منہ ہے اور عِلْمُهُ بدل ہے، اور عِلْمُهُ سے کس کا علم مراد؟ زید کا علم۔ تو یہ علم کس کے اندر ہے؟ زید کے اندر ہے۔ تو یہ ہے تو بدل، لیکن آپ کی تعریف اس پر صادق آ رہی ہے۔ آپ نے بھی کیا کہا تھا؟ النَّعْتُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ، کہ صفت ایسا تابع ہے جو ایسے معنی پر دلالت کرتا ہے جو اس کے متبوع میں پایا جائے۔ یہاں پر بھی دیکھ لو، یہ زَيْدٌ عِلْمُهُ، یہ عِلْمُهُ تابع ہے، بدل ہے، اور یہ ایسے معنی پر دلالت کر رہا ہے جو اس کے متبوع زید میں پایا جا رہا ہے، یہ علم کس میں ہے؟ زید میں ہے۔ تو یہ بھی آپ کی تعریف میں داخل ہو گیا۔ یہ بدل ہے لیکن آپ کی تعریف کے اندر یہ بھی داخل ہو گیا۔
اسی طرح معطوف کی اگلی مثال دیکھو ایک دو لفظوں کے بعد آ رہی ہے: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ وَعِلْمُهُ، مجھے تعجب میں ڈالا زید نے وَعِلْمُهُ اور اس کے علم نے۔ یہاں پر بھی دیکھو، زید ہے معطوف علیہ، اور عِلْمُهُ ہے معطوف بحرف، اس کا واؤ کے ذریعے عطف کیا گیا ہے۔ تو یہ تابع ہے، معطوف پر وہی اعراب آتا ہے جو کس پر آئے؟ معطوف علیہ پر۔ تو یہ بھی تابع ہے، اور یہ عِلْمُهُ یہ جو معطوف ہے، یہ علم کس کے اندر ہے؟ زید کے اندر ہے۔ تو آپ کی تعریف میں یہ وَعِلْمُهُ بھی داخل ہو گیا۔ یہ ایسا تابع ہے جو ایسے معنی پر دلالت کر رہا ہے جو کس میں ہے؟ اس کے متبوع میں، یہ علم کس میں ہے؟ زید کے اندر یعنی معطوف علیہ کے اندر۔ تو یہ وَعِلْمُهُ بھی آپ کی تعریف میں داخل ہو گیا۔
اسی طرح اگلی مثال دیکھیے دو چار لفظوں کے بعد ہے: جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ۔ الْقَوْمُ کا معنی ہے لوگ، لوگ۔ تین سے لے کر دس تک مردوں کی جماعت کو قوم کہتے ہیں۔ تو اردو میں اس قوم کا ترجمہ طلبہ عموماً قوم ہی کے ساتھ کرتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ اردو میں قوم اور چیز ہے اور عربی میں قوم اور چیز ہے، توجہ ہے؟ تو اردو میں قوم پورا وہ قبیلہ اور خاندان مراد ہوتے ہیں، جب کہ قوم عربی میں چند لوگوں کی جماعت کو کہتے ہیں، چند مردوں کی جماعت تین سے لے کر دس تک۔ تو قوم کا معنی لوگ، اور الْقَوْمُ آیا، معلوم ہوا کوئی معین جماعت مراد ہے، تو ترجمہ کریں گے وہ لوگ۔ اب فرض کرو وہ دس لوگوں کی ایک جماعت ہے، آپ نے کہا جَاءَنِي الْقَوْمُ وہ لوگ میرے پاس آئے تھے، تو ضروری نہیں کہ سارے آئے ہوں، کیونکہ اکثر بھی آ جائیں تو لِلْأَكْثَرِ حُكْمُ الْكُلِّ۔ تو مثلاً دس میں سے آٹھ آ گئے تو پھر بھی آپ کسی کو بتاتے ہیں کہتے ہیں جَاءَنِي الْقَوْمُ وہ لوگ میرے پاس آئے تھے۔ لیکن کیا ضروری ہے کہ سارے آئے ہوں؟ نہیں، ہو سکتا ہے سارے آئے ہوں ہو سکتا ہے اکثر آئے ہوں۔ توجہ ہے؟ لیکن آپ دوسرے کو بتانا چاہتے ہیں کہ سارے آئے تھے، تو آپ پھر تاکید لاتے ہیں: جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ، میرے پاس آئے تھے وہ لوگ كُلُّهُمْ سارے کے سارے۔ اب یہ كُلُّهُمْ یہ ہے تاکید بھئی۔ یہ کیا ہے؟ تاکید ہے، اور یہ شمول اور اجتماع کا فائدہ دیتی ہے۔ کس کا؟ شمول اور اجتماع کا۔ بھئی اس قوم کے کتنے افراد تھے؟ دس افراد تھے، تو اس كُلُّهُمْ نے کیا بتلایا کہ آنے میں وہ سارے کے سارے شریک تھے، وہ سب آئے تھے۔ كُلُّهُمْ یہ تاکید ہے، اور اس نے شمول کا فائدہ دیا، شمول اور اجتماع کا، یعنی آنے میں وہ ساری قوم شامل تھی وہ ساری قوم آئی تھی۔ تو یہ شمول اور اجتماع کا معنی کس میں ہے؟ اس قوم کے اندر ہے۔ کس کے اندر ہے؟ قوم کے اندر۔ یہ یعنی آنے میں وہ سب شامل تھے وہ سب آئے تھے۔ تو یہ كُلُّهُمْ کس لیے آتا ہے؟ تاکید کے لیے، اور یہ کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ شمول اور اجتماع کا، اکٹھے ہونے کا، اور یہ شمول اور اجتماع کس میں ہوتا ہے؟ متبوع میں ہوتا ہے، الْقَوْمُ جو ہے اس کے اندر یہ شمول ہے کہ وہ سارے آئے ہیں۔ تو دیکھو یہ آپ کی تعریف اس كُلُّهُمْ پر بھی صادق آ رہی ہے حالانکہ یہ تاکید ہے، یہ تو صفت نہیں ہے، لیکن آپ نے صفت کی کیا تعریف کی؟ صفت وہ تابع ہے جو ایسے معنی پر دلالت کرے جو کس میں پایا جائے؟ متبوع میں۔ یہاں پر بھی جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ، یہ كُلُّهُمْ کس معنی پر دلالت کر رہا ہے؟ شمول پر اور اجتماع پر، اور یہ شمول اور اجتماع کس کے اندر ہے؟ قوم کے اندر ہے، توجہ ہے؟ تو لہٰذا یہ بھی تعریف کے اندر داخل ہو گیا۔
تو آپ نے صفت کی ایسی تعریف کی جس میں أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ یہ بدل بھی داخل ہو گیا، اور أَعْجَبَنِي زَيْدٌ وَعِلْمُهُ یہ معطوف بھی داخل ہو گیا، اور جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ یہ تاکید بھی داخل ہو گئی۔ تو آپ کی تعریف دخولِ غیر سے مانع نہیں بن رہی تھی۔ تو اسی لیے صاحبِ کافیہ نے پھر آگے مُطْلَقًا کی قید لگا دی۔ کون سی قید لگا دی؟ مُطْلَقًا۔ اب پوری تعریف یوں ہوئی: النَّعْتُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ مُطْلَقًا۔ کہ صفت وہ ایسا تابع ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اس کے متبوع میں پایا جاتا ہے، مُطْلَقًا، اس کے متبوع میں پایا جاتا ہے مطلقاً یعنی وہ کسی مادے کے ساتھ مقید نہیں۔ تمام مادوں کے اندر صفت اسی طرح ہو گی۔ آپ دنیا کی جو بھی صفت لے آئیں، جو بھی مادہ یعنی جو بھی لفظ لے آئیں موصوف صفت والے اٹھا کر، صفت ہمیشہ ایسی ہو گی کہ وہ ایسے معنی پر دلالت کرے گی جو کس میں پایا جائے گا؟ متبوع میں۔ یعنی یہ صفت کا ایسے معنی پر دلالت کرنا کہ وہ متبوع میں پایا جائے، یہ کسی خاص مادے میں نہیں ہے یہ مطلق ہے تمام مادوں میں۔ جب کہ آپ نے جو مثالیں ذکر کیں بدل کی، معطوف کی اور تاکید کی، وہ بھی ایسے معنی پر دلالت کر رہے ہیں جو کس میں پایا جا رہا ہے؟ متبوع میں، لیکن یہ ہر مادے میں نہیں ہے، بعض مادوں میں کبھی اس طرح بھی ہو جاتا ہے۔ جیسے آپ نے مثالیں ذکر کیں: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ، یہ عِلْمُهُ یہ ہے بدل، یہ اتفاقاً اس مادے میں ایسا ہو گیا کہ یہ علم کس میں ہے؟ زید میں ہے۔ ہر بدل میں ایسا نہیں ہے۔ ہر بدل میں ایسا نہیں۔ ذرا عِلْمُهُ کی جگہ غُلَامُهُ لے آؤ: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ غُلَامُهُ، مجھے تعجب میں ڈالا زید نے غُلَامُهُ یعنی اس کے غلام نے۔ اب مجھے بتائیے زَيْدٌ ہے مبدل منہ، اور غُلَامُهُ ہے اس سے بدل، اور یہ غُلَامُهُ کیا یہ معنی زید کے اندر پایا جا رہا ہے؟ نہیں، زید کی ذات اور ہے اور اس کے غلام کی ذات اور ہے۔ تو دیکھو وہ صرف اس مادے میں تھا کہ تابع جو بدل تھا وہ ایسے معنی پر دلالت کر رہا تھا جو کس کے اندر تھا؟ مبدل منہ کے اندر تھا۔ تمام بدلوں کے اندر اس طرح نہیں ہوتا۔ اسی طرح آپ نے کہا أَعْجَبَنِي زَيْدٌ وَعِلْمُهُ، یہاں آپ وَعِلْمُهُ کے بجائے وَغُلَامُهُ لے آئیں: مجھے تعجب میں ڈالا زید نے وَغُلَامُهُ اور اس کے غلام نے۔ یہاں پر بھی دیکھو یہ وَغُلَامُهُ یہ ایسے معنی پر دلالت نہیں کر رہا جو زید میں پایا جائے، زید کی ذات الگ ہے اور اس کے غلام کی ذات الگ ہے۔ تو وہ بعض مادوں میں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ معطوف ایسے معنوں پر دلالت کر دیتا ہے کہ جو متبوع میں پایا جائے۔ اسی طرح آپ نے کہا جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ، تو یہ كُلُّهُمْ تاکید ہے اور یہ ایسے معنی پر دلالت کر رہی ہے جو متبوع میں پایا جائے، لیکن یہ بعض مادوں میں کبھی کبھار ایسا ہو گا کہ تاکید ایسے معنی پر دلالت کرے گی جو کس میں پایا جائے گا؟ متبوع میں۔ تمام مادوں میں ایسا نہیں ہے۔ آپ کوئی اور مادہ لے آئیں: جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ، نَفْسُهُ أَيْ نَفْسُ زَيْدٍ۔ جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ، میرے پاس زید خود آیا تھا۔ تو زَيْدٌ یہ ہے مؤکد، اور نَفْسُهُ یہ کیا ہے زید کی تاکید، اور نَفْسُهُ یہ ایسے معنی پر دلالت نہیں کر رہا جو زید کے اندر پایا جائے، توجہ ہے؟ کیونکہ ایک ہے زید اور ایک ہے
ذاتِ زید۔ تو ذاتِ زید، زید کے اندر ہے یا زید خود ہی ذاتِ زید ہے؟ زید خود ہی ذاتِ زید ہے۔ تو معلوم ہوا یہاں جو نَفْسُهُ ہے ایسے معنی پر دلالت نہیں کر رہا جو زید کے اندر پایا جائے، بلکہ یہ خود ہی زید پر دلالت کر رہا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا بعض مادوں کے اندر اگر بدل، یا معطوف، یا تاکید ایسے معنی پر دلالت کریں جو کس میں پایا جائے؟ متبوع میں، تو اس سے کوئی خرابی لازم نہیں آتی، کیونکہ صاحبِ کافیہ نے مُطْلَقًا کی قید لگا دی، کہ صفت جو ہو گی وہ مطلقاً تمام صورتوں میں، تمام مادوں کے اندر ایسے معنی پر دلالت کرے گی، جب کہ یہ تو مطلقاً تمام مادوں میں ایسے معنی پر دلالت نہیں کرتے۔ بعض مادوں میں اگر دلالت ہو بھی جائے اس سے کوئی خرابی لازم نہیں آتی۔ اب مُطْلَقًا کی قید سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں: النَّعْتُ تَابِعٌ يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ مُطْلَقًا۔ صفت جو ہے وہ ایسا تابع ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر فِي مَتْبُوعِهِ جو اس کے متبوع میں پایا جائے، مُطْلَقًا، اور یہ دلالت کیسی ہوتی ہے؟ مطلق ہوتی ہے، کسی خاص مادے کے ساتھ مقید نہیں ہے بھئی۔ اب اس سارے کو شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں: النَّعْتُ تَابِعٌ، جِنْسٌ شَامِلٌ لِلتَّوَابِعِ كُلِّهَا۔ یہ فوائدِ قیود اب ذکر کر رہے ہیں۔ آپ نے پڑھا ہے تعریف جنس اور فصل پر مشتمل ہوتی ہے۔ تو جب کہا: النَّعْتُ تَابِعٌ، جب تابع کا لفظ کہا تو اس میں سارے تابع آ گئے، پانچوں کے پانچوں، تو یہ جنس کے درجے میں ہے۔ اور پھر يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ مُطْلَقًا کہا، تو پھر باقی سارے نکل گئے صرف صفت رہ گئی۔ تو کہتے ہیں: النَّعْتُ تَابِعٌ جِنْسٌ، یہ تابع کا لفظ جو ہے یہ جنس ہے، شَامِلٌ لِلتَّوَابِعِ كُلِّهَا، یہ سارے توابع کو شامل ہے، سب توابع تعریف میں داخل ہو گئے۔ اب اگلی قیدوں سے نکلیں گے۔ وَقَوْلُهُ، اور ماتن کا قول جو ہے: يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ، یہ جو قول ہے، أَيْ يَدُلُّ بِهَيْئَةٍ تَرْكِيبِيَّةٍ، یعنی دلالت کرتی ہے وہ صفت بِهَيْئَةٍ تَرْكِيبِيَّةٍ اپنی ہیئتِ ترکیبیہ کے ساتھ، کس کے ساتھ؟ رَكَّبَ يُرَكِّبُ ترکیب کا معنی ہے جوڑنا، ہیئتِ ترکیبیہ کا معنی یہ ہے موصوف کے ساتھ صفت جڑی ہوئی ہو۔ اگر موصوف سے صفت الگ ہے تو پھر وہ، پھر اس، پھر وہ ایسے معنی پر دلالت نہیں کرے گی جو متبوع کے اندر پایا جائے، کیونکہ متبوع وہاں ہے ہی نہیں۔ متبوع کے اندر معنی پر وہ دلالت تب کرے گی جب وہ متبوع کے ساتھ آئے گی بھئی۔ توجہ ہے؟ ایک ہے موصوف ایک ہے صفت، صفت ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے جو کس میں ہوتا ہے؟ موصوف کے اندر، لیکن یہ اسی وقت ہو گا جب ساتھ موصوف ذکر بھی ہو۔
تو کہتے ہیں: أَيْ يَدُلُّ بِهَيْئَةٍ تَرْكِيبِيَّةٍ مَعَ مَتْبُوعِهِ، یعنی صفت دلالت کرتی ہے ہیئتِ ترکیبیہ کے ذریعے مَعَ مَتْبُوعِهِ اپنے متبوع کے ساتھ۔ صفت جو ہے اپنے متبوع کے ساتھ ہیئتِ ترکیبیہ کے ذریعے دلالت کرتی ہے، عَلٰى حُصُولِ مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ، ایک ایسے معنی پر جو حاصل ہو رہا ہے اس کے متبوع میں۔ موصوف صفت مل گئے، یہ ہیئتِ ترکیبیہ آ گئی، تو یہ صفت کی ہیئتِ ترکیبیہ ہے کس کے ساتھ؟ اپنے متبوع کے ساتھ، تو اس کی وجہ سے یہ صفت دلالت کرے گی ایسے معنی پر جو کس میں حاصل ہو رہا ہے؟ اس کے متبوع میں۔ تو یہ معنی ہے: أَيْ يَدُلُّ بِهَيْئَةٍ تَرْكِيبِيَّةٍ مَعَ مَتْبُوعِهِ، یعنی صفت دلالت کرتی ہے اپنے متبوع کے ساتھ ہیئتِ ترکیبیہ کے ذریعے، عَلٰى حُصُولِ مَعْنًى ایک ایسے معنی کے حاصل ہونے پر، فِي مَتْبُوعِهِ جو کس میں ہوتا ہے؟ اس کے متبوع میں ہوتا ہے۔
مُطْلَقًا، أَيْ دَلَالَةً مُطْلَقَةً، یعنی یہ دلالت ایسی ہوتی ہے جو مطلق ہوتی ہے، غَيْرَ مُقَيَّدَةٍ بِخُصُوصِيَّةِ مَادَّةٍ مِنَ الْمَوَادِّ، یعنی مقید نہیں ہوتی بِخُصُوصِيَّةِ مَادَّةٍ مِنَ الْمَوَادِّ، ترجمہ آخر سے ہو گا: مادوں میں سے کسی مادے کی خصوصیت کے ساتھ۔ مادوں میں سے کسی مادے کی خصوصیت کے ساتھ وہ مقید نہیں ہوتی، کہ اس مادے میں تو یہ دلالت کر رہی ہے دوسرے میں نہیں کر رہی، ایسا نہیں، بلکہ ہر مادے کے اندر وہ صفت ایسے معنی پر دلالت کرتی ہے جو اس کے متبوع میں پایا جائے۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟
تو مُطْلَقًا أَيْ دَلَالَةً مُطْلَقَةً، دیکھو متن میں آیا تھا مُطْلَقًا، صاحبِ جامی فرما رہے ہیں أَيْ دَلَالَةً مُطْلَقَةً۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ مُطْلَقًا یہ مفعولِ مطلق ہے باعتبارِ موصوفِ محذوف کے۔ اس مُطْلَقًا کا موصوف دَلَالَةً محذوف ہے، اور دَلَالَةً ماقبل میں يَدُلُّ فعل کا مصدر ہے، اور وہ مصدر جو ماقبل فعل کے معنی میں ہو اس کو کیا کہتے ہیں؟ مفعولِ مطلق۔ تو یہ مُطْلَقًا یہ مفعولِ مطلق ہے لیکن خود نہیں بلکہ اپنے موصوف کے اعتبار سے۔ پھر یہاں اشکال ہوتا ہے کہ دَلَالَةً اس کے ساتھ تو گول تاء جڑی ہوئی ہے، اور مُطْلَقًا یہ تو مذکر ہے، حالانکہ موصوف مؤنث ہو تو صفت بھی کیا ہوتی ہے؟ مؤنث۔ تو اس کا جواب بعض شارحین دیتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ دَلَالَةً لفظوں میں نہیں ہے محذوف ہے، دَلَالَةً لفظوں میں نہیں ہے محذوف ہے، اس لیے اس کی تانیث کا اعتبار نہیں کیا اور مُطْلَقًا لے آئے۔ کیونکہ ایک موصوف لفظوں میں ذکر ہو پھر تو اس کے مطابق صفت کا لانا ضروری ہے، لیکن یہاں دَلَالَةً محذوف ہے لفظوں میں ذکر نہیں، اس لیے اس کی تانیث کا اعتبار نہیں کیا۔
تو کہتے ہیں: مُطْلَقًا أَيْ دَلَالَةً مُطْلَقَةً غَيْرَ مُقَيَّدَةٍ بِخُصُوصِيَّةِ مَادَّةٍ مِنَ الْمَوَادِّ، یعنی یہ جو دلالت ہوتی ہے اس طرح کے معنی پر وہ مطلق ہوتی ہے صفت میں، غَيْرَ مُقَيَّدَةٍ بِخُصُوصِيَّةِ مَادَّةٍ مِنَ الْمَوَادِّ مادوں میں سے کسی مادے کی خصوصیت کے ساتھ وہ مقید نہیں ہوتی۔ کہتے ہیں: احْتِرَازٌ عَنْ سَائِرِ التَّوَابِعِ، اس قید کے ذریعے احتراز ہے باقی توابع سے۔ یہ جو کہا نا یہ مُطْلَقًا کی بات نہیں کر رہے، يَدُلُّ عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعِهِ مُطْلَقًا، یہ ساری یہ جو قید لگائی اس کے ذریعے احتراز ہے باقی توابع سے۔ یہ قید لگانے سے باقی سارے توابع نکل گئے۔ وَلَا يَرِدُ عَلَيْهِ الْبَدَلُ، اور بدل کا اعتراض وارد نہیں ہوتا فِي مِثْلِ قَوْلِكَ، آپ کے اس جیسے قول میں: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ عِلْمُهُ۔ یہ اعتراض وارد نہیں ہوتا کیونکہ یہ خاص مادے میں ہے۔ اور اسی طرح وَالْمَعْطُوفُ، معطوف کا اعتراض بھی وارد نہیں ہوتا فِي مِثْلِ قَوْلِكَ، آپ کے اس جیسے قول میں: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ وَعِلْمُهُ۔ تو یہ معطوف بھی ایسے معنی پر دلالت کر رہا ہے جو متبوع میں ہے، لیکن یہ اعتراض وارد نہیں ہوتا۔ وَلَا التَّأْكِيدُ فِي مِثْلِ قَوْلِكَ، اور نہ ہی تاکید کا اعتراض وارد ہوتا ہے آپ کے اس جیسے قول میں: جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ۔ لِدَلَالَةِ كُلُّهُمْ عَلٰى مَعْنَى الشُّمُولِ فِي الْقَوْمِ، اس لیے کیونکہ كُلُّهُمْ کا لفظ جو ہے وہ دلالت کر رہا ہے شمول کے معنی پر فِي الْقَوْمِ اور وہ شمول کس میں ہے؟ قوم میں ہے۔ تو کہتے ہیں لِدَلَالَةِ كُلُّهُمْ عَلٰى مَعْنَى الشُّمُولِ اس لیے کیونکہ كُلُّهُمْ کا لفظ دلالت کر رہا ہے شمول کے معنی پر، فِي الْقَوْمِ اور وہ شمول کس میں ہے؟ قوم میں ہے۔
فَإِنَّ دَلَالَةَ التَّوَابِعِ فِي هٰذِهِ الْأَمْثِلَةِ، اس لیے کیونکہ ان توابع کی دلالت اِن، فِي هٰذِهِ الْأَمْثِلَةِ ان مثالوں میں، عَلٰى حُصُولِ مَعْنًى فِي الْمَتْبُوعِ، ان کی دلالت ہو رہی ہے ایسے معنی پر جو حاصل ہو رہا ہے متبوع میں، تو ان توابع کی دلالت ان مثالوں میں ایسے معنی پر جو کس میں پایا جا رہا ہے؟ متبوع میں، إِنَّمَا هِيَ لِخُصُوصِ مَوَادِّهَا، یہ ان خاص مادوں میں ہے۔ ایسے معنی کا حاصل ہونا جو متبوع میں ہے ان مثالوں کے اندر، إِنَّمَا هِيَ لِخُصُوصِ مَوَادِّهَا یہ خاص ان مادوں کے اندر ہے۔ یہ جو آپ نے کچھ مثالیں ذکر کر دیں ان مادوں میں ہے، یا اس طرح چند ایک اور مادے ہوں گے، لیکن تمام مادوں میں مطلقاً ایسا نہیں۔ پھر ترجمہ دیکھیے، کہتے ہیں: فَإِنَّ دَلَالَةَ التَّوَابِعِ فِي هٰذِهِ الْأَمْثِلَةِ، اس لیے کیونکہ ان توابع کی دلالت کرنا ان مثالوں میں عَلٰى حُصُولِ مَعْنًى فِي الْمَتْبُوعِ ایک ایسے معنی پر جو متبوع میں حاصل ہو رہا ہے، إِنَّمَا هِيَ لِخُصُوصِ مَوَادِّهَا وہ ان خاص مادوں کی وجہ سے ہے۔
فَلَوْ جُرِّدَتْ عَنْ هٰذِهِ الْمَوَادِّ، اگر ان توابع کو خالی کر دیا جائے ان مادوں سے، كَمَا يُقَالُ جیسے یوں کہا جائے: أَعْجَبَنِي زَيْدٌ غُلَامُهُ، أَوْ أَعْجَبَنِي زَيْدٌ وَغُلَامُهُ، أَوْ جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ۔ تو دیکھو مادے بدل دو، تو لَا تَجِدُ لَهَا دَلَالَةً عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعَاتِهَا، تو لَا تَجِدُ لَهَا دَلَالَةً تو آپ ان توابع کی دلالت نہیں پائیں گے عَلٰى مَعْنًى ایسے معنی پر فِي مَتْبُوعَاتِهَا جو ان کے متبوعات میں ہو۔ أَعْجَبَنِي زَيْدٌ غُلَامُهُ، اب یہ غُلَامُهُ ایسے معنی پر دلالت نہیں کر رہا جو زید میں پایا جائے۔ أَعْجَبَنِي زَيْدٌ وَغُلَامُهُ، یہاں پر غُلَامُهُ جو معطوف ہے وہ ایسے معنی پر دلالت نہیں کر رہا جو معطوف علیہ میں یعنی زید میں پایا جائے۔ أَوْ جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ، یا نَفْسُهُ ایسے معنی پر دلالت نہیں کر رہا جو زید کے اندر پایا جائے، بلکہ زید اور نفسِ زید دونوں ایک چیز ہیں، نفسِ زید کوئی زید کے اندر یہ معنی نہیں پایا جاتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو لَا تَجِدُ لَهَا دَلَالَةً، تو آپ ان توابع کی دلالت نہیں پائیں گے عَلٰى مَعْنًى فِي مَتْبُوعَاتِهَا ایسے معنی پر جو ان کے متبوعات میں پایا جائے، بِخِلَافِ الصِّفَةِ بخلاف کس کے؟ صفت کے۔ فَإِنَّ الْهَيْئَةَ التَّرْكِيبِيَّةَ بَيْنَ الصِّفَةِ وَالْمَوْصُوفِ، اس لیے کیونکہ وہ جو ہیئتِ ترکیبیہ ہے صفت اور موصوف کے درمیان، تَدُلُّ وہ دلالت کرتی ہے عَلٰى حُصُولِ مَعْنًى اس بات پر کہ ایک معنی حاصل ہو رہا ہے فِي مَتْبُوعَاتِهَا ان کے متبوعات میں، فِي أَيِّ مَادَّةٍ كَانَتْ جس مادے میں بھی وہ ہو۔ جس مادے میں بھی وہ ہیئتِ ترکیبیہ پائی جائے، صفت ہمیشہ ایسے معنی پر دلالت کرے گی جو اس کے متبوع میں پایا جائے، جب کہ باقی توابع ایسے نہیں ہیں، وہ خاص مادوں کے اندر تو ایسے معنی پر دلالت کر سکتے ہیں لیکن تمام مادوں میں نہیں۔ تو مُطْلَقًا کی قید لگائی تو باقی توابع کیا ہو گئے؟ خارج ہو گئے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا؟ چلیے بس بھئی۔ ہٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔