آگے سبق دیکھیے بھئی: وَيَرِدُ عَلَى الْقَاعِدَةِ الثَّانِيَةِ وَهُوَ قَوْلُهُ وَلَا صِفَةٌ إِلَى مَوْصُوفِهَا مِثْلُ جَرْدُ قَطِيفَةٍ وَأَخْلَاقُ ثِيَابٍ، فَإِنَّ أَصْلَهُمَا قَطِيفَةٌ جَرْدٌ وَثِيَابٌ أَخْلَاقٌ، قُدِّمَتِ الصِّفَةُ عَلَى الْمَوْصُوفِ وَأُضِيفَ إِلَيْهِ، وَأُجِيبَ عَنْهُ بِأَنَّهُ مُتَأَوَّلٌ۔
بھئی گذشتہ سبق میں صاحبِ کافیہ نے آپ کو دو ضابطے بتلائے تھے۔ پہلا ضابطہ یہ بتلایا تھا کہ موصوف کی اضافت صفت کی طرف جائز نہیں، یعنی کہ ترکیبِ توصیفی والے معنی کو برقرار رکھتے ہوئے موصوف کی اضافت کر دی جائے صفت کی طرف، یہ جائز نہیں۔ اور دوسرا ضابطہ یہ بتلایا تھا کہ صفت کی اضافت بھی موصوف کی طرف جائز نہیں۔ وجہ یہ کہ ایک ترکیبِ توصیفی ہے اور ایک ترکیبِ اضافی ہے۔ ترکیبِ توصیفی کا فائدہ اور، اور ترکیبِ اضافی کا فائدہ اور ہے۔ تو دونوں میں سے ایک ترکیب بھی دوسری ترکیب کے قائم مقام نہیں ہو سکتی۔ ترکیبِ توصیفی اس بات کا فائدہ دیتی ہے کہ ایک چیز دوسری چیز کے ساتھ موصوف ہو رہی ہے، زَيْدٌ الْعَالِمُ، زید موصوف ہے اور اَلْعَالِمُ اس کی صفت ہے، تو یہ زید موصوف ہو رہا ہے اَلْعَالِمُ کے ساتھ۔ اور اسی طرح رَجُلٌ شُجَاعٌ، رَجُلٌ موصوف ہے اور شُجَاعٌ اس کی صفت ہے، تو یہ رَجُلٌ شجاعت کے ساتھ موصوف ہو رہا ہے۔ تو ترکیبِ توصیفی جو ہے وہ اِتِّصَافُ شَيْءٍ بِشَيْءٍ کا فائدہ دیتی ہے۔ جب کہ ترکیبِ اضافی، وہ ایک چیز کی اضافت اور نسبت کا فائدہ دیتی ہے کہ ایک چیز کی نسبت کی جا رہی ہے دوسری چیز کی طرف، جیسے غُلَامُ زَيْدٍ۔ اس میں غُلَامُ مضاف ہے اور زَيْدٍ مضافٌ الیہ، اور اس غلام کی نسبت زید کی طرف کی جا رہی ہے کہ یہ زید کا غلام ہے، یعنی وہ مراد ہے کوئی اور اس سے مراد نہیں ہے بھئی۔ تو لہٰذا جب ترکیبِ توصیفی کا فائدہ اور، اور ترکیبِ اضافی کا فائدہ اور، تو پھر ترکیبِ توصیفی والے معنی کو برقرار رکھتے ہوئے اضافت جائز نہیں، نہ تو موصوف کی اضافت صفت کی طرف اور نہ صفت کی اضافت موصوف کی طرف، کیونکہ دونوں کا فائدہ الگ الگ ہے بھئی۔
جب کہ اس کے مقابلے میں علمائے کوفہ فرماتے ہیں کہ موصوف کی اضافت صفت کی طرف جائز ہے، جیسے اَلْمَسْجِدُ الْجَامِعُ۔ اَلْمَسْجِدُ موصوف ہے اور اَلْجَامِعُ اس کی صفت ہے، لیکن ہم نے عربوں سے سنا ہے کہ اس کے اندر وہ موصوف کی اضافت کر دیتے ہیں صفت کی طرف، موصوف سے الف لام ختم کر دیتے ہیں۔ تو موصوف سے الف لام ختم کر کے اس کی اضافت کر دی جاتی ہے صفت کی طرف۔ تو چنانچہ اَلْمَسْجِدُ الْجَامِعُ اس کے اندر وہ مَسْجِدُ الْجَامِعِ بھی کہتے ہیں، مَسْجِدُ الْجَامِعِ مضاف مضافٌ الیہ بنا کر۔ اور فائدہ وہی ہوتا ہے، یعنی جو معنی اَلْمَسْجِدُ الْجَامِعُ ترکیبِ توصیفی میں تھا اضافت والی ترکیب میں بھی وہی معنی ہے۔ نیز اسی طرح عربی میں کہتے ہیں جَانِبُ الْغَرْبِيِّ، یہ بھی اصل میں موصوف صفت تھے، اَلْجَانِبُ الْغَرْبِيُّ، پھر اس موصوف کی اضافت کر دی گئی تو جَانِبُ الْغَرْبِيِّ ہوا۔ اسی طرح صَلَاةُ الْأُولَىٰ اصل میں تھا اَلصَّلَاةُ الْأُولَىٰ۔ اَلصَّلَاةُ موصوف تھا اور اَلْأُولَىٰ اس کی صفت، اور پھر اضافت کر دی گئی صَلَاةُ الْأُولَىٰ، اور بعینہٖ اس کا وہی معنی ہے جو موصوف صفت والی ترکیب کا تھا۔ اور اسی طرح اَلْبَقْلَةُ الْحَمْقَاءُ تھا، پھر اس کی اضافت کر دی گئی اور بَقْلَةُ الْحَمْقَاءِ اضافت کے ساتھ کہتے ہیں، اور معنی ابھی بھی وہی ہے جو ترکیبِ توصیفی والا تھا۔ تو صاحبِ کافیہ پر اعتراض ہوتا ہے کہ اے صاحبِ کافیہ آپ نے تو کہا موصوف کی اضافت صفت کی طرف جائز نہیں، جب کہ ہم نے عربوں سے سنا ہے مَسْجِدُ الْجَامِعِ، جَانِبُ الْغَرْبِيِّ، صَلَاةُ الْأُولَىٰ اور بَقْلَةُ الْحَمْقَاءِ وغیرہ جیسی مثالوں میں۔
اور نیز دوسرا ضابطہ آپ نے بتایا تھا کہ صفت کی اضافت موصوف کی طرف نہیں کی جاتی، لیکن ہم نے عربوں سے سنا ہے، جیسے ثِيَابٌ أَخْلَاقٌ یہ آپس میں موصوف صفت تھے، اور أَخْلَاقٌ کا معنی پرانے۔ تو ثِيَابٌ أَخْلَاقٌ ایسے کپڑے جو پرانے ہیں۔ تو اب أَخْلَاقٌ صفت تھی لیکن اس کو موصوف پر مقدم کر کے اس موصوف کی طرف اس صفت کی اضافت کر دی گئی۔ چنانچہ عربوں سے ہم نے سنا ہے وہ أَخْلَاقُ ثِيَابٍ بھی کہتے ہیں۔ اسی طرح قَطِيفَةٌ جَرْدٌ۔ قَطِيفَةٌ مخملی چادر کو کہتے ہیں، وہ کپڑا جس پر چھوٹے چھوٹے باریک بال ہوتے ہیں، اور جَرْدٌ کا معنی ہے بے بال یعنی گھسی ہوئی، جو گھس گئی ہے، بال جس کے اڑ گئے ہیں۔ تو قَطِيفَةٌ جَرْدٌ، قَطِيفَةٌ موصوف تھا اور جَرْدٌ اس کی صفت، لیکن ہم نے عربوں سے سنا ہے کہ یہ جَرْدٌ صفت کو وہ مقدم کر کے موصوف کی طرف اس کی اضافت کر کے جَرْدُ قَطِيفَةٍ کہتے ہیں۔ تو صاحبِ کافیہ پر اعتراض ہوا کہ آپ نے تو کہا صفت کی اضافت موصوف کی طرف جائز نہیں، حالانکہ ہم نے عربوں سے جَرْدُ قَطِيفَةٍ اور أَخْلَاقُ ثِيَابٍ سنا ہے، اور اس قسم کی ترکیبوں میں صفت کی اضافت ہو رہی ہے موصوف کی طرف۔
تو صاحبِ کافیہ نے ان کا جواب دیا تھا کہ ان میں تاویل کی گئی ہے۔ چنانچہ وہ فرماتے ہیں مَسْجِدُ الْجَامِعِ یہ اصل میں ہے مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ، مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ، یعنی وہ وقت جو لوگوں کو جمع کرنے والا ہے یعنی جمعہ کا دن جو ہے اس کی مسجد، یعنی جس میں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے۔ اور جَانِبُ الْغَرْبِيِّ اس میں تاویل کی گئی ہے جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ۔ وَصَلَاةُ الْأُولَىٰ اور اس میں تاویل کی گئی ہے صَلَاةُ السَّاعَةِ الْأُولَىٰ، تو اَلْأُولَىٰ صَلَاةٌ کی صفت نہیں ہے بلکہ اَلسَّاعَةُ کی صفت ہے۔ تو معنی ہے صَلَاةُ السَّاعَةِ الْأُولَىٰ، پہلی گھڑی کی نماز، یعنی زوال کے بعد جو پہلی گھڑی ہے مراد ظہر کی نماز ہے، یا اس سے مراد ہر وہ نماز ہے جو اول وقت میں باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ اور بَقْلَةُ الْحَمْقَاءِ اس میں تاویل کی گئی ہے بَقْلَةُ الْحَبَّةِ الْحَمْقَاءِ، تو اَلْحَمْقَاءُ بَقْلَةٌ کی صفت نہیں ہے بلکہ اَلْحَبَّةُ کی صفت ہے، اور حَبَّةٌ بیج کو کہتے ہیں۔ اور میں نے بتایا تھا بَقْلَةٌ سبزی اور ترکاری کو کہتے ہیں، تو بَقْلَةُ الْحَبَّةِ الْحَمْقَاءِ حماقت والے بیج کی ترکاری، چونکہ یہ سیلاب کے بہنے کی جگہوں میں اگتی ہے اور نیز راستے میں قدموں کے روندنے کے مقام میں یہ اگتی ہے، اس لیے اس کو بَقْلَةُ الْحَمْقَاءِ کہتے ہیں، کیونکہ یہ ایسی جگہ اگتی ہے جہاں اس کا نقصان ہی نقصان ہے، قدموں تلے روندی جائے گی یا پھر سیلاب کا پانی آ کر اس کو بہا کر لے جائے گا۔ تو میں نے بتایا لغت کی کتابوں میں اردو کے اندر اس کا نام جو ہے خرفے کا ساگ لکھا ہے، تو یہ کوئی خاص ساگ کی قسم ہوگی، تو یہ بَقْلَةُ الْحَمْقَاءِ ہے بھئی۔
تو مَسْجِدُ الْجَامِعِ میں کیا تاویل کی؟ مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ۔ تو یہ اَلْجَامِعُ مسجد کی صفت ہی نہیں ہے، یہ تو اَلْوَقْتُ کی صفت ہے، اور نیز مسجد کی اضافت اَلْجَامِعُ کی طرف ہو ہی نہیں رہی، مسجد کی اضافت تو اَلْوَقْتُ کی طرف ہو رہی ہے۔ تو بہرحال مَسْجِدُ الْجَامِعِ کس تاویل میں ہے؟ مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ۔ اور پھر اس میں صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ علمائے نحو نے یہ ذکر کیا ہے، اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ علمائے نحو نے کیا لکھا ہے کہ مَسْجِدُ الْجَامِعِ یہ کس معنی میں ہے؟ مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ کے معنی میں ہے۔ تو اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک معنی یہ کہ یہاں وَقْتٌ کا لفظ مقدر ہے اور اَلْمُقَدَّرُ كَالْمَذْكُورِ، مقدر بھی کس کی طرح ہوتا ہے؟ مذکور کی طرح، گویا یہاں وَقْتٌ کا لفظ مذکور ہے اور پھر اس طرح دو وجہوں سے جواب بن جائے گا۔ اعتراض کیا تھا؟ مَسْجِدُ الْجَامِعِ، موصوف کی اضافت ہو رہی ہے صفت کی طرف، تو جواب یہ کہ مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ، کہ مسجد کی اضافت اَلْجَامِعُ کی طرف ہو ہی نہیں رہی، مسجد کی اضافت تو اَلْوَقْتُ کی طرف ہو رہی ہے، اور نیز اَلْجَامِعُ وہ مسجد کی تو صفت ہی نہیں ہے وہ تو اَلْوَقْتُ کی صفت ہے، تو دو وجہوں سے جواب ہو گیا۔ اور دوسری صورت یہ ہے، دوسرا معنی اس کا یہ ہو سکتا ہے مَسْجِدُ الْوَقْتِ الْجَامِعِ کا، کہ یہاں پر اَلْوَقْتُ کا لفظ محذوف ہے یعنی پہلے تھا اب جا چکا ہے، اور اَلْجَامِعُ نے اس کی جگہ پکڑ لی ہے، اور یہ صفاتِ غالبہ کے درجے میں ہو گیا۔ یہ اَلْجَامِعُ کس کے درجے میں ہو گیا؟ صفاتِ غالبہ، وہ صفتیں جہاں پر موصوف کو ذکر کیے بغیر ہی وہ موصوف پر بھی دلالت کر دیتی ہیں، جیسے أَسْوَدٌ کا معنی تھا ہر کالی چیز لیکن میں نے بتایا آہستہ آہستہ یہ کالے رنگ کے سانپ کا نام پڑ گیا، اب صرف أَسْوَدٌ کہو تو یہ اس سانپ پر دلالت کر دیتی ہے، یہاں موصوف کو ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ تو یہاں پر بھی اَلْجَامِعُ کہو تو اس سے اَلْوَقْتُ الْجَامِعُ مراد ہوتا ہے، یعنی یہ اَلْجَامِعُ یہ اَلْوَقْتُ الْجَامِعُ کے قائم مقام ہو گئی، اَلْجَامِعُ سے کیا سمجھ میں آتا ہے؟ اَلْوَقْتُ الْجَامِعُ۔ دیکھو موصوف کو ذکر نہیں کیا لیکن خود بخود اس سے سمجھ میں آ جاتا ہے، تو یہ صفت گویا مشتمل ہو گئی موصوف پر بھی۔ پہلے کیا معنی بیان کیا؟ کہ مسجد کی اضافت اَلْوَقْتُ کی طرف ہے، اَلْجَامِعُ کی طرف نہیں، اور دوسرا معنی یہ ہو سکتا ہے کہ اَلْوَقْتُ تھا یہاں وہ جا چکا، اَلْجَامِعُ نے اس کی جگہ پکڑ لی اور مسجد کی اضافت اَلْجَامِعُ کی طرف ہی ہے۔ مسجد کی اضافت اَلْجَامِعُ کی طرف ہی ہے، البتہ اَلْجَامِعُ مسجد کی صفت نہیں ہے بلکہ اَلْوَقْتُ کی صفت ہے۔ تو پہلی صورت میں دو وجہوں سے جواب تھا کہ مسجد کی اضافت اَلْجَامِعُ کی طرف ہے ہی نہیں بلکہ اَلْوَقْتُ کی طرف ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہے، اس صورت میں مسجد کی اضافت اَلْجَامِعُ کی طرف ہی ہے اور نیز اس میں کہ اَلْجَامِعُ مسجد کی صفت نہیں ہے بلکہ وقت کی صفت ہے اور وہ چیز یہاں پر بھی ہے کہ یہ اَلْجَامِعُ مسجد کی صفت نہیں ہے، مضافٌ الیہ تو ہے لیکن مسجد کی صفت نہیں بلکہ اَلْوَقْتِ مَحْذُوفٍ کی صفت ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اور کہتے ہیں یہی دونوں احتمال جاری ہوں گے بَقْلَةُ الْحَمْقَاءِ میں بھی اور صَلَاةُ الْأُولَىٰ کے اندر بھی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
البتہ، البتہ جَانِبُ الْغَرْبِيِّ کے اندر یہ تاویل جاری نہیں ہو سکتی، اس لیے کیونکہ جَانِبُ الْغَرْبِيِّ کے ذریعے مقصود کیا ہے؟ جَانِبٌ کو غَرْبِيٌّ کے ساتھ موصوف کرنا مقصود ہے کہ مغربی جانب۔ کیا معنی ہے جَانِبُ الْغَرْبِيِّ کا؟ مغربی جانب، تو جَانِبٌ کو مغربی کے ساتھ موصوف کرنا مقصود ہے، اور اگر آپ کی تاویل لی جائے تو کیا بن جائے گا؟ جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ۔ معلوم ہوا مَكَانٌ کو مغربی کے ساتھ موصوف کرنا مقصود ہے اور اس مکان کی ایک جانب جو ہے وہ ذکر ہو رہی ہے۔ کیسے؟ جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ، ایسا مکان جو مغربی ہے اس کی ایک جانب۔ دیکھو جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ، مَكَانٌ اور اَلْغَرْبِيُّ کیا بن گئے؟ موصوف صفت، مغربی مکان، اور اس کی طرف جَانِبٌ مضاف ہو رہا ہے، تو مغربی مکان کی جانب، یعنی ایسا مکان جو مغربی طرف ہے اس کی ایک جانب۔ تو یہاں پر دیکھو جَانِبُ الْغَرْبِيِّ کے اندر اس جانب کو مغربی کے ساتھ موصوف کرنا مقصود ہے، وہ مکان جو ہے جس کی یہ جانب ہے اس مکان کو مغربی کے ساتھ موصوف کرنا مقصود نہیں ہے۔ تو ہاں کہتے ہیں البتہ اس کا ایک کمزور یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ یہاں دو قسم کے مکان ہیں، ایک کل ایک جز۔ جیسے میں نے وہ مثال سمجھائی تھی آپ کو کہ آپ ایک ڈبہ بنا لیں کاپی پر، یہ ڈبہ مثلاً یہ کل ہے اور اس کل کی مغربی جانب جو ہے ایک اندر ہی کی طرف ایک اور جز بھی آپ بنا لیں، تو یہ کل ہوا اور وہ ایک مغربی طرف کیا ہوا؟ جز ہوا، یہ کل بھی مکان اور یہ جز بھی اس کا مکان، اور یہ جو جز ہے یہ مغربی مکان ہے۔ یہ کیا ہے؟ مغربی طرف ہے نا، تو یہ کل بھی مکان اور وہ جز بھی مکان اور وہ جز کس جانب ہے؟ مغربی طرف ہے، تو یہ مغربی مکان ہوا، اور جانب بھی یہی ہے، یہی، یعنی یہ جو جانب کی دیکھو جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ، تو آپ نے تاویل کیا کی کہ غَرْبِيٌّ کو جَانِبٌ کی صفت نہیں بنایا بلکہ کس کی صفت بنایا؟ مکان کی۔ معلوم ہوا مکان مغربی ہے، جانب ایسی، جانب مغربی نہیں، تو مکان مغربی ہے اور یہ کل کے اندر یہ جو جز ہے یہ بھی کون سا جز ہے؟ مغربی مکان ہے، مغربی جانب، مغرب کی طرف ہے، تو یہ مغربی مکان ہوا، اور یہ جو جانب کی اضافت ہو رہی ہے نا مکان کی طرف، یہ اضافتِ بیانی ہے۔ جانب کی جو اضافت ہو رہی ہے جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ، مغربی مکان کی جانب، ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ جَانِبُ الْمَكَانِ الْغَرْبِيِّ، مغربی مکان کی جانب۔ تو لہٰذا اس کے اندر یہ جو جانب کی اضافت ہو رہی ہے مکان کی طرف یہ اضافتِ بیانیہ ہے، اور میں نے بتایا تھا اضافتِ بیانیہ کسے کہتے ہیں؟ جس میں مضاف اور مضافٌ الیہ ایک ہی ہوتے ہیں، مضافٌ الیہ مضاف ہی کا بیان کرتا ہے۔ تو معلوم ہوا وہ جو مکانِ غربی ہے وہ جو جز ہے، وہ جو آپ نے مکانِ کل بنایا اور ایک جز، یہ جز کیا ہے؟ یہ مکانِ غربی ہے۔ یہ مکانِ غربی ہے اور یہی جانب بھی ہے، یہ اس کل کی ایک جانب بھی ہے اور مغربی مکان بھی ہے۔ تو ایسی جانب جو کہ مغربی مکان ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو گویا دو مکان ہو گئے، جز بھی اور کل بھی، اور یہ جز جو ہے یہ مغربی ہے اور یہ یہی وہ جانب بھی ہے بھئی۔ تو بہرحال یہ کمزور سا جواب دیا صاحبِ جامی نے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اور دوسرا ضابطہ صاحبِ کافیہ کا یہ تھا کہ صفت کی اضافت بھی موصوف کی طرف نہیں کی جا سکتی، اس پر بھی اعتراض ہوتا تھا کہ ہم نے تو عربوں سے سنا ہے کہ وہ جَرْدُ قَطِيفَةٍ کہتے ہیں اور وہ أَخْلَاقُ ثِيَابٍ کہتے ہیں اور اس میں تو صفت
کی اضافت ہو رہی ہے موصوف کی طرف۔ تو اس میں بھی صاحبِ کافیہ نے فرمایا کہ تاویل کی گئی ہے۔ کیا تاویل کی گئی ہے وہ صاحبِ جامی نے بیان کی۔ صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ اصل میں تھا ثِيَابٌ أَخْلَاقٌ، ثِيَابٌ موصوف تھا أَخْلَاقٌ اس کی صفت۔ پھر اس موصوف ثِيَابٌ کو حذف کر لیا گیا اور یہ أَخْلَاقٌ رہ گیا، اور یہ صفت ہے، پھر یہ جو صفت ہے یہ اسم کے درجے میں ہو گئی۔ یہ کس کے درجے میں ہو گئی؟ اسم، بھئی صفت کے لیے موصوف ضرور چاہیے، یا لفظوں میں ہوگا یا مقدر ہوگا، لیکن یہ پھر گویا کس کے درجے میں ہو گئی؟ اسم کے درجے میں ہو گئی۔ تو یہ اب موصوف کا تقاضا نہیں کر رہا۔ لیکن کیا چیز پرانی ہے بھئی، اس کی جنس کا پتا نہیں چل رہا، کوئی چیز ہے جو پرانی ہے لیکن جنس کیا ہے پتا نہیں۔ تو لہٰذا پھر اس کی اضافت ثِيَابٌ کی طرف کر دی، تو اب اس کی جنس کا پتا چل گیا۔ کہتے ہیں یہ اسی طرح ہے جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ، چاندی کی انگوٹھی۔ صرف خَاتَمٌ کہو تو جنس کا پتا نہیں چلتا کہ کس چیز کی ہے یہ انگوٹھی، اور جب فِضَّةٍ کی طرف اضافت کی تو جنس کا پتا چل گیا کہ یہ انگوٹھی چاندی کی ہے۔ یہاں پر بھی جب صرف أَخْلَاقٌ تھا تو پتا نہیں چل رہا تھا یہ پرانی چیز کون سی ہے، تو آگے اس کی اضافت جب ثِيَابٌ کی طرف کر دی تو پتا چلا کہ یہ پرانی جنس کیا ہے؟ کپڑوں کی جنس مراد ہے، کسی اور چیز کی جنس مراد نہیں۔ اسی طرح قَطِيفَةٌ جَرْدٌ، گھسی ہوئی مخملی چادر، یہ بوسیدہ مخملی چادر بھئی۔ اب اس کے اندر بھی قَطِيفَةٌ کو حذف کر دیا گیا اور پھر جَرْدٌ رہ گیا، اور پھر یہ اسم کے درجے میں ہوا۔ جب یہ اسم کے درجے میں ہوا، گھسی ہوئی چیز، بھئی کیا چیز ہے جنس کا پتا نہیں چل رہا، تو پھر اس کی اضافت قَطِيفَةٌ کی طرف کر دی گئی، تو جَرْدُ قَطِيفَةٍ ہوا، اور اب جنس کا پتا چل گیا کہ یہ گھسی ہوئی چیز کس جنس سے ہے؟ مخملی چادر کی جنس سے ہے، یہ بے بال چیز کس جنس سے ہے؟ مخملی چادر کی جنس سے ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ جواب صاحبِ جامی ذکر کریں گے۔ دیکھیے بھئی اب آج کے سبق پر۔
کہتے ہیں وَيَرِدُ عَلَى الْقَاعِدَةِ الثَّانِيَةِ اور اعتراض وارد ہوتا ہے دوسرے قانون پر، وَهُوَ قَوْلُهُ اور وہ صاحبِ کافیہ کا یہ قول ہے، وَلَا صِفَةٌ إِلَى مَوْصُوفِهَا اور صفت کی اضافت بھی موصوف کی طرف نہیں ہو سکتی۔ اس پر اعتراض وارد ہوتا ہے، مِثْلُ جَرْدُ قَطِيفَةٍ وَأَخْلَاقُ ثِيَابٍ، جَرْدُ قَطِيفَةٍ اور أَخْلَاقُ ثِيَابٍ کا اعتراض ہوتا ہے، اس لیے کیونکہ ان کے اندر یہ جَرْدٌ صفت ہے جس کی اضافت قَطِيفَةٌ موصوف کی طرف ہو رہی ہے، اور أَخْلَاقُ ثِيَابٍ میں یہ أَخْلَاقٌ صفت ہے جس کی اضافت ثِيَابٌ موصوف کی طرف ہو رہی ہے۔ تو کہتے ہیں فَإِنَّ أَصْلَهُمَا قَطِيفَةٌ جَرْدٌ وَثِيَابٌ أَخْلَاقٌ، اس لیے کیونکہ ان دونوں کی اصل جو ہے قَطِيفَةٌ جَرْدٌ اور ثِيَابٌ أَخْلَاقٌ ہے۔ دیکھو قَطِيفَةٌ موصوف ہے اور جَرْدٌ اس کی صفت، اسی طرح ثِيَابٌ موصوف ہے اور أَخْلَاقٌ اس کی صفت۔ پھر قُدِّمَتِ الصِّفَةُ عَلَى الْمَوْصُوفِ، پھر اس صفت کو موصوف پر مقدم کر دیا گیا، وَأُضِيفَ إِلَيْهِ، اور پھر اس صفت کی اس موصوف کی طرف اضافت کر دی گئی۔ وَأُجِيبَ عَنْهُ بِأَنَّهُ مُتَأَوَّلٌ، اور اس اعتراض سے یہ جواب دیا گیا ہے کہ اس میں تاویل کی گئی ہے، بِأَنَّهُمْ حَذَفُوا قَطِيفَةً مِنْ قَوْلِهِمْ قَطِيفَةٌ جَرْدٌ، کہ عربوں نے حذف کر لیا قَطِيفَةٌ کو، مِنْ قَوْلِهِمْ قَطِيفَةٌ جَرْدٌ، قَطِيفَةٌ جَرْدٌ سے۔ توجہ ہے؟ وہی بات جو میں نے ذکر کی تھی بیان کریں گے کہ اصل میں کیا تھا؟ قَطِيفَةٌ جَرْدٌ، پھر قَطِيفَةٌ موصوف کو کیا کر دیا؟ حذف کر دیا تو جَرْدٌ رہ گیا، اور جَرْدٌ کیا ہے؟ صفت ہے، پھر یہ کس کے درجے میں ہو گئی؟ اسم کے درجے میں۔ جب اسم کے درجے میں ہوئی تو اب اتنا تو پتا چل رہا ہے کہ بوسیدہ اور گھسی ہوئی کوئی چیز ہے لیکن کیا چیز ہے جنس کا پتا نہیں، جیسے خَاتَمٌ بولیں تو جنس کا پتا نہیں چلتا، پھر اس کی اب اضافت اس قَطِيفَةٌ کی طرف کر دی وہ جو موصوف حذف کر دیا تھا۔ بات سمجھ میں آ گئی اس کی طرف۔ تو کہتے ہیں بِأَنَّهُمْ حَذَفُوا قَطِيفَةً مِنْ قَوْلِهِمْ قَطِيفَةٌ جَرْدٌ، بایں صورت کہ عربوں نے قَطِيفَةٌ کو حذف کر لیا اپنے اس قول قَطِيفَةٌ جَرْدٌ سے، حَتَّىٰ صَارَ كَأَنَّهُ اسْمٌ غَيْرُ صِفَةٍ، تو یہ جَرْدٌ جو ہے ایسے ہی ہو گیا گویا کہ یہ اسم ہو، غَيْرُ صِفَةٍ، صفت نہ ہو۔ فَلَمَّا قَصَدُوا تَخْصِيصَهُ، پس جب پھر جب انہوں نے اس کی تخصیص کا ارادہ کیا، لِكَوْنِهِ صَالِحًا لِأَنْ يَكُونَ قَطِيفَةً وَغَيْرَهَا، اس لیے کیونکہ اس میں صلاحیت ہے کہ یہ ہو سکتا ہے قَطِيفَةٌ ہو یا غیرِ قَطِيفَةٌ ہو، مِثْلَ خَاتَمٍ، جیسے کہ انگوٹھی ہے، فِي كَوْنِهِ صَالِحًا لِأَنْ يَكُونَ فِضَّةً وَغَيْرَهَا، کیونکہ انگوٹھی میں بھی صلاحیت ہے کہ ہو سکتا ہے وہ چاندی ہو یا چاندی کے علاوہ ہو، تو چنانچہ جب انہوں نے تخصیص کا ارادہ کیا تو أَضَافُوهُ إِلَىٰ جِنْسِهِ الَّذِي يَتَخَصَّصُ بِهِ، تو پھر انہوں نے اس جَرْدٌ کی اضافت کر دی اس کی جنس کی طرف اَلَّذِي يَتَخَصَّصُ بِهِ جس کے ذریعے اس میں تخصیص آ گئی، كَمَا أَضَافُوا خَاتَمًا إِلَىٰ فِضَّةٍ، جیسے عربوں نے خَاتَمٌ کی اضافت کی فِضَّةٌ کی طرف۔ فَلَيْسَ إِضَافَتُهُ إِلَيْهَا مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ صِفَةٌ لَهَا، تو یہ جو جَرْدٌ کی اضافت قَطِيفَةٌ کی طرف ہو رہی ہے یہ اس حیثیت سے اضافت نہیں ہے کہ یہ جَرْدٌ صفت ہے اور قَطِيفَةٌ اس کا موصوف ہے، بلکہ یہ اس حیثیت سے اضافت ہو رہی ہے کہ یہ قَطِيفَةٌ اس کی جنس ہے۔ یہ اس کی جنس ہے، تو یہ معنی ہے۔ کہتے ہیں فَلَيْسَ إِضَافَتُهُ إِلَيْهَا مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ صِفَةٌ لَهَا، تو یہ جو جَرْدٌ کی اضافت ہو رہی ہے قَطِيفَةٌ کی طرف یہ اس حیثیت سے نہیں ہے کہ یہ جَرْدٌ اس قَطِيفَةٌ کی صفت ہے، بَلْ مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ جِنْسٌ مُبْهَمٌ، بلکہ جَرْدٌ کی اضافت ہو رہی ہے قَطِيفَةٌ کی طرف اس حیثیت سے کہ جَرْدٌ ایک جنسِ مبہم ہے، أُضِيفَ إِلَيْهَا، اس کی اضافت قَطِيفَةٌ کی طرف کر دی گئی، لِيَتَخَصَّصَ، تاکہ یہ تخصیص پا لے، تخصیص حاصل کر لے۔ وَعَلَىٰ هٰذَا الْقِيَاسِ أَخْلَاقُ ثِيَابٍ، اور اسی قیاس پر ہے أَخْلَاقُ ثِيَابٍ بھی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب آگے دیکھیے بھئی، صرف متن متن دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَلَا يُضَافُ اسْمٌ مُمَاثِلٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ فِي الْعُمُومِ وَالْخُصُوصِ كَلَيْثٍ وَأَسَدٍ وَحَبْسٍ وَمَنْعٍ لِعَدَمِ الْفَائِدَةِ بِخِلَافِ كُلُّ الدَّرَاهِمِ وَعَيْنُ الشَّيْءِ فَإِنَّهُ يَخْتَصُّ بِهِ۔ عبارت مل گئی بھئی؟ اب دیکھیے ایک اور الگ ضابطہ بیان کر رہے ہیں صاحبِ کافیہ۔ پہلے متن متن دیکھیے، کہتے ہیں وَلَا يُضَافُ اسْمٌ مُمَاثِلٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ، جی بلکہ پہلے سمجھ لیجیے۔ یہاں سے صاحبِ کافیہ آپ کو بتلائیں گے کہ یاد رکھو ایک ہے مضاف اور ایک ہے مضافٌ الیہ۔ یاد رکھو مضاف اور مضافٌ الیہ کو عموم اور خصوص میں برابر نہیں ہونا چاہیے ورنہ اضافت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مضاف اور مضافٌ الیہ کو عموم اور خصوص میں ایک جیسا نہیں ہونا چاہیے ورنہ اضافت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، تو یہ اضافت صحیح نہیں اگر دونوں عموم و خصوص میں ایک جیسے ہوں، مضاف میں بھی اتنا ہی عموم ہے جتنا مضافٌ الیہ میں۔ بھئی دیکھیے یہ جو مضاف ہے اس نے مضافٌ الیہ سے یا تعریف اخذ کرنی ہے یا تخصیص اخذ کرنی ہے، تو اگر مضاف اس کے برابر درجے کا ہے تو نہ یہ اس سے تعریف اخذ کر سکتا ہے اور نہ تخصیص۔ جیسے آگے مثال ذکر کریں گے لَيْثٌ وَأَسَدٌ، لَيْثٌ لام یا اور ثا، تو لَيْثٌ کا معنی بھی شیر، أَسَدٌ کا معنی بھی شیر، تو یہ دونوں مترادف ہیں بھئی، یہ دونوں کیا ہیں؟ لَيْثٌ بھی أَسَدٌ کو کہتے ہیں، وہ حیوانِ مفترس جو چیرنے پھاڑنے والا درندہ ہے، اور أَسَدٌ بھی حیوانِ مفترس اس شیر کو کہتے ہیں، اور دونوں میں ایک ہی برابر عموم و خصوص ہے، یعنی جس پر لَيْثٌ صادق آتا ہے اسی پر أَسَدٌ بھی صادق آتا ہے، تو اب ان کی اضافت کا کوئی فائدہ نہیں۔ آپ مثلاً لَيْثٌ کی اضافت کرتے ہیں أَسَدٌ کی طرف، رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ، میں نے ایک شیر کا شیر دیکھا، کوئی فائدہ ہوا؟ شیر کا شیر، بھئی کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا۔ آپ یوں کہہ دیں میں نے ایک شیر دیکھا، میں نے ایک شیر دیکھا، اس کا بھی وہی معنی اور رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ، میں نے شیر کا شیر دیکھا، اس کا بھی وہی معنی ہے۔ تو اضافت کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا، لہٰذا یہ اضافت جائز نہیں۔ تو دو اسم جو ایک دوسرے کے مشابہ ہوں عموم اور خصوص میں، ان میں سے ایک کی اضافت دوسرے کی طرف جائز نہیں ہے۔ جیسے ایک مثال لَيْثٌ اور أَسَدٌ ذکر کریں گے صاحبِ کافیہ، اور ایک مثال ذکر کریں گے حَبْسٌ وَمَنْعٌ۔ حَبْسٌ کا معنی بھی روکنا، مَنْعٌ کا معنی بھی روکنا، تو یہاں اضافت کریں یا نہ کریں بات ایک ہی رہتی ہے۔ آپ صرف حَبْسٌ کہہ دیں اس کا معنی بھی روکنا، آپ صرف مَنْعٌ کہہ دیں اس کا معنی بھی روکنا، اور آپ حَبْسُ مَنْعٍ کہہ دیں روکنے کا روکنا، کوئی نیا فائدہ آیا ہی نہیں، لہٰذا اس طرح کی اضافت جائز نہیں۔
تو دیکھیے اب متن، کہتے ہیں: وَلَا يُضَافُ اسْمٌ مُمَاثِلٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ، اور اضافت نہیں کی جائے گی ایسے اسم کی، مُمَاثِلٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ، جو مضافٌ الیہ کے مشابہ ہو، فِي الْعُمُومِ وَالْخُصُوصِ، عموم اور خصوص میں، كَلَيْثٍ وَأَسَدٍ، جیسے لَيْثٌ اور أَسَدٌ، لَيْثٌ کا معنی بھی شیر، أَسَدٌ کا معنی بھی شیر، وَحَبْسٍ وَمَنْعٍ، اور جیسے حَبْسٌ اور مَنْعٌ، حَبْسٌ کا معنی بھی منع کرنا اور مَنْعٌ کا معنی بھی منع کرنا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دو قسم کی مثالیں ذکر کر دیں صاحبِ کافیہ نے، ایک لَيْثٌ وَأَسَدٌ کی اور ایک حَبْسٌ وَمَنْعٌ کی۔ لَيْثٌ وَأَسَدٌ جو ہیں وہ عین کی مثال ہیں اور حَبْسٌ وَمَنْعٌ جو ہے وہ معنی کی مثال ہے۔ دیکھو لَيْثٌ اور أَسَدٌ کسے کہتے ہیں؟ شیر کو، اور شیر کا اپنا الگ وجود ہے خارج میں، شیر کا اپنا الگ وجود ہے، تو یہ مثال ہوئی عین کی۔ عین اس چیز کو کہتے ہیں جس کا اپنا الگ وجود ہو، جیسے پتھر، کتاب، پہاڑ، یہ دیکھو جو جو میں ذکر کر رہا ہوں ان کا اپنا الگ وجود ہے۔ پتھر کا بھی اپنا الگ وجود ہے، انسان کا بھی اپنا الگ وجود ہے، درخت کا بھی اپنا الگ وجود ہے، تو یہ سب کیا ہیں؟ عین۔ عین کسے کہتے ہیں؟ جس کا اپنا الگ وجود ہو۔ اور ایک ہے معنی، معنی جس کا وجود الگ نہیں ہوتا، وہ ذہن میں آنے والی ایک چیز تو ہے لیکن اس کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں ہے۔ جیسے دیکھو حَبْسٌ وَمَنْعٌ، حَبْسٌ وَمَنْعٌ معنی کی مثالیں ہیں، یہ دونوں مصدر ہیں۔ حَبْسٌ کا معنی بھی منع کرنا، روکنا، اور مَنْعٌ کا معنی بھی منع کرنا اور روکنا، تو یہ دونوں مصدر ہیں اور یہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ مصدر ایک معنی کا نام ہے اس کا خارج میں کوئی وجود نہیں۔ اس کا خارج میں کوئی وجود نہیں، جیسے دیکھو ہنسنا، ہنسنا مصدر ہے، اور آپ کو خارج میں کبھی ہنسنا نظر نہیں آئے گا، کیونکہ یہ کیا ہے؟ ایک معنی ہے۔ ہاں آپ کو جو نظر آئے گا وہ اس ہنسنے کے فعل سے جو صورت حاصل ہوگی وہ نظر آئے گی یعنی آپ کو ہنسی نظر آئے گی۔ ہنسنا نہیں، ہنسنا تو ایک فعل ہے اس کا تو خارج میں وجود ہی نہیں ہے، جب خارج میں وجود ہی نہیں ہے تو نظر کیسے آئے گا؟ ہاں اس ہنسنے کے فعل سے ایک صورت بن گئی اور اس کو کیا کہتے ہیں؟ ہنسی۔ یہ ہے حاصل بالمصدر۔ مصدر سے جو صورت اور ہیئت حاصل ہوئی اس کو کیا کہتے ہیں؟ حاصل بالمصدر۔ تو خارج میں آپ کو ہنسنا نہیں نظر آتا ہنسی نظر آتی ہے، اور وہ مصدر نہیں ہے وہ حاصل بالمصدر ہے۔ اسی طرح خارج میں آپ کو دوڑنا نہیں نظر آتا، خارج میں آپ کو دوڑ نظر آتی ہے، کیونکہ دوڑنا یہ ہے مصدر اور اس دوڑنے کے فعل سے جو صورت بنی اس کو کیا کہتے ہیں؟ دوڑ کہتے ہیں، تو آپ کو دوڑ نظر آ رہی ہے خارج میں دوڑنا نظر نہیں آ رہا۔ تو مصدر کا خارج میں کوئی وجود نہیں، لہٰذا مصدر دکھائی نہیں دے گا، ہاں مصدر سے جو ہیئت اور صورت حاصل ہوگی جسے حاصل بالمصدر کہتے ہیں وہ ہمیں خارج میں نظر آتی ہے۔ تو یہاں پر بھی ایک مثال ذکر کی لَيْثٌ وَأَسَدٌ کی، لَيْثٌ وَأَسَدٌ عین ہیں، ان کا اپنا الگ خارج میں وجود ہے، یہ ہمیں آنکھوں سے دکھائی دیتے ہیں، اور ایک ہے حَبْسٌ وَمَنْعٌ، اور حَبْسٌ وَمَنْعٌ یہ تو مصدر ہیں اور مصدر کا تو خارج میں کوئی وجود نہیں، وہ تو صرف معنی کا نام ہے، تو ایک مثال عین کی ذکر کی اور ایک مثال معنی کی ذکر کر دی۔ تو کہتے ہیں كَلَيْثٍ وَأَسَدٍ، جیسے کہ لَيْثٌ اور أَسَدٌ جو ہے، وَحَبْسٍ وَمَنْعٍ، اور جیسے حَبْسٌ اور مَنْعٌ جو ہیں، لِعَدَمِ الْفَائِدَةِ، یہ ایک اسم جب دوسرے اسم کے مشابہ ہو تو اضافت نہیں کی جائے گی، لِعَدَمِ الْفَائِدَةِ، فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے۔
بِخِلَافِ كُلُّ الدَّرَاهِمِ وَعَيْنُ الشَّيْءِ فَإِنَّهُ يَخْتَصُّ بِهِ، بخلاف كُلُّ الدَّرَاهِمِ اور عَيْنُ الشَّيْءِ، اس لیے کیونکہ اس کے اندر مضاف جو ہے وہ خاص ہو جاتا ہے مضافٌ الیہ کی وجہ سے یعنی اس میں مضافٌ الیہ کی وجہ سے اختصاص آ جاتا ہے۔ جیسے دیکھو كُلُّ الدَّرَاهِمِ، كُلُّ الدَّرَاهِمِ کا کیا معنی؟ سارے درہم، كُلُّ الدَّرَاهِمِ کا معنی سارے درہم۔ اب یہاں دیکھو كُلٌّ کی اضافت ہو رہی ہے اَلدَّرَاهِمُ کی طرف اور كُلٌّ وہ عام ہے، عام ہے۔ كُلٌّ کا معنی سارا کا سارا، بھئی کیا چیز ساری مراد ہے؟ وہ درہم بھی ہو سکتے ہیں، دینار بھی ہو سکتے ہیں، کتابیں بھی ہو سکتی ہیں، قلم بھی ہو سکتے ہیں، تو كُلٌّ جو ہے وہ عام تھا، پھر اَلدَّرَاهِمُ جو ہیں وہ خاص تھے ان کی طرف اضافت کی کہ کس چیز کی ساری مقدار مراد ہے؟ دراہم کی، تو اب اس میں دیکھو اختصاص آ گیا، اب كُلٌّ سے ہر چیز مراد نہیں ہے بلکہ دراہم مراد ہیں، دراہم کی ساری مقدار مراد ہے، تو لہٰذا یہ جائز ہے۔ اسی طرح وَعَيْنُ الشَّيْءِ۔ عَيْنُ الشَّيْءِ، دیکھو اَلشَّيْءُ، الف لام اس پر ہے اَلشَّيْءُ پر، کوئی خاص اور معین چیز مراد ہے، اَلشَّيْءُ سے کیا مراد ہے؟ خاص اور معین چیز مراد ہے، اور عَيْنٌ مضاف ہے،
اور عین کا تو معنی ہے کوئی بھی چیز جس کا وجود ہو۔ تو اس میں عموم تھا لیکن اَلشَّيْءُ خاص ہے، کوئی خاص معین چیز۔ تو اس کی طرف جب اضافت کی تو عَيْنٌ جو ہے اس کے اندر بھی اختصاص آ گیا، معلوم ہوا بِعَيْنِهِ وہ شے اس کا وجود مراد ہے، کسی اور شے کا وجود مراد نہیں۔ عَيْنٌ کیا تھا؟ عَيْنٌ کا کیا معنی؟ جس کا اپنا الگ وجود ہو۔ جیسے شیر کا اپنا الگ وجود ہے، پتھر کا اپنا الگ وجود ہے۔ تو عَيْنٌ تو کوئی بھی چیز ہو سکتی ہے جس کا اپنا الگ وجود ہو، درخت بھی ہو سکتا ہے، پتھر بھی ہو سکتا ہے، اور شیر بھی ہو سکتا ہے، انسان بھی ہو سکتا ہے، کوئی اور چیز بھی ہو سکتی ہے، لیکن جب عَيْنٌ کی اضافت کر دی اَلشَّيْءُ کی طرف، معلوم ہوا اس معین شے کا وجود مراد ہے، اور چیزوں کا وجود مراد نہیں۔ تو عَيْنٌ عام تھا اور اَلشَّيْءُ خاص تھا، خاص معین چیز مراد تھی، تو بِعَيْنِهِ یہی چیز یعنی اس کا وجود وہ مراد ہوا، تو اب اس میں کیا آ گیا؟ اختصاص آ گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ جیسے كُلٌّ بھی کیا تھا؟ عام تھا، كُلٌّ کوئی بھی چیز ہو سکتی تھی، اَلدَّرَاهِمُ کی طرف اضافت کی تو پتا چلا اس كُلٌّ سے ہر چیز ساری نہیں مراد بلکہ سارے درہم مراد ہیں۔ تو دیکھو اس کے اندر بھی اختصاص آ گیا۔
تو کہتے ہیں بِخِلَافِ كُلُّ الدَّرَاهِمِ وَعَيْنُ الشَّيْءِ فَإِنَّهُ يَخْتَصُّ بِهِ، بخلاف جب کہ عام کی اضافت ہو رہی ہو خاص کی طرف جیسے كُلُّ الدَّرَاهِمِ اور عَيْنُ الشَّيْءِ ہے، فَإِنَّهُ يَخْتَصُّ بِهِ، کیونکہ اس کے اندر جو مضاف ہے وہ مضافٌ الیہ کی وجہ سے خاص ہو جاتا ہے۔ کیا ہو جاتا ہے؟ خاص، تو وہ جائز ہے۔ عام کی اضافت تو خاص کی طرف جائز ہے، لیکن دو اسم جو ایک دوسرے کے مشابہ ہوں ان میں سے ایک کی اضافت دوسرے کی طرف جائز نہیں ہے۔
اب اس کو شرح کے ساتھ دیکھیں، کہتے ہیں: وَلَا يُضَافُ اسْمٌ مُمَاثِلٌ أَيْ مُشَابِهٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ، اور اضافت نہیں کی جاتی ایسے اسم کی جو مماثل ہو یعنی مشابہ ہو مضافٌ الیہ کے، فِي الْعُمُومِ وَالْخُصُوصِ، کس چیز میں مشابہ ہو؟ عموم اور خصوص میں، اس کی اضافت نہیں کی جاتی، إِلَىٰ ذٰلِكَ الْمُضَافِ إِلَيْهِ، اس مضافٌ الیہ کی طرف، سَوَاءٌ كَانَا مُتَرَادِفَيْنِ، بھئی دیکھیے، عموم اور خصوص میں برابر ہونے کی دو صورتیں ہیں۔ یا تو وہ دونوں لفظ ایک دوسرے کے مترادف ہوں گے، یعنی دونوں کا ایک ہی معنی ہوگا، جیسے لَيْثٌ کا معنی بھی شیر، أَسَدٌ کا معنی بھی شیر۔ تو جو دو لفظ جن کا معنی بالکل ایک جیسا ہو ان کو مترادف کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ تو لَيْثٌ اور أَسَدٌ کیا ہیں؟ مترادف ہیں۔ اسی طرح حَبْسٌ و مَنْعٌ کیا ہیں؟ مترادف ہیں۔ تو چاہے وہ دونوں عموم و خصوص میں برابر ہیں، چاہے وہ دونوں مترادف ہوں، یا مترادف تو نہیں ہیں، لیکن دونوں متساوی ہیں، دونوں کیا ہیں؟ یعنی ایک جس پر صادق آتا ہے دوسرا بھی اس پر صادق آتا ہے، جیسے اَلْإِنْسَانُ اور نَاطِقٌ۔ اَلْإِنْسَانُ اور نَاطِقٌ یہ مترادف نہیں ہیں۔ انسان کسے کہتے ہیں؟ حیوانِ ناطق کو۔ کس کو؟ حیوانِ ناطق، اس کے دو جز ہیں، ایک حیوان اور ایک ناطق، اور ایک صرف ناطق ہے۔ تو انسان وہ حیوانِ ناطق کو کہتے ہیں، اور ناطق وہ اس انسان کا جز ہے کل نہیں۔ تو انسان اور ناطق دونوں کا معنی ایک نہیں ہے۔ انسان کا معنی حیوانِ ناطق اور ناطق یہ انسان کا ایک جز ہے، تو یہ انسان کے مترادف نہیں ہے۔ ہاں البتہ صدق میں دونوں مساوی ہیں، جو بھی انسان ہوگا وہ ناطق ضرور ہوگا۔ تو دونوں مترادف تو نہیں، کیونکہ ایک کل ہے اور ایک جز ہے، لیکن دونوں صادق ایک جیسے آتے ہیں۔ جس پر بھی انسان صادق آئے گا دنیا کا کوئی بھی انسان لے آئیں، اس پر ناطق بھی صادق آئے گا کہ وہ ناطق بھی ہے۔ تو دونوں انسان اور ناطق مترادف تو نہیں لیکن دونوں مساوی ہیں، کس چیز میں؟ صدق کے اندر، صادق آنے میں، کس چیز میں؟ صادق آنے میں، جس پر ایک صادق آتا ہے اس پر دوسرا بھی صادق آئے گا، جس پر انسان صادق آئے گا اس پر ناطق بھی صادق آئے گا اور جس پر ناطق صادق آئے گا اس پر انسان بھی صادق آئے گا۔ تو یہ دونوں مترادف تو نہیں، دونوں کا معنی تو ایک نہیں، لیکن صدق کے اندر مساوی ہیں۔ جب کہ، جب کہ لَيْثٌ اور أَسَدٌ وہ تو مترادف ہیں، ان کا تو معنی ہی ایک ہے بھئی، لَيْثٌ کا معنی بھی شیر، أَسَدٌ کا معنی بھی شیر، حَبْسٌ اور مَنْعٌ دونوں مترادف ہیں، حَبْسٌ کا معنی بھی منع کرنا اور مَنْعٌ کا معنی بھی منع کرنا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں سَوَاءٌ كَانَا مُتَرَادِفَيْنِ، برابر ہے کہ وہ دونوں اسم مترادف ہوں، كَلَيْثٍ وَأَسَدٍ فِي الْأَعْيَانِ وَالْجُثَثِ، یہ لَيْثٌ اور أَسَدٌ کس میں سے ہیں؟ اعیان اور جثث میں۔ یہ میں نے بتایا یہ لَيْثٌ اور أَسَدٌ عین کی مثال ہے اور حَبْسٌ اور مَنْعٌ کس کی مثال ہے؟ معنی کی مثال ہے۔ تو فِي الْأَعْيَانِ وَالْجُثَثِ، أَعْيَانٌ جمع ہے عَيْنٌ کی، اور جُثَثٌ جمع ہے جُثَّةٌ کی، جُثَّةٌ جس کا جسم ہو، کیا ہو؟ جسم ہو۔ دیکھو لَيْثٌ اور أَسَدٌ شیر کو کہتے ہیں اور شیر کا جسم ہے، اور حَبْسٌ اور مَنْعٌ وہ تو ایک معنی کا نام ہے اس کا کوئی جسم اور وجود نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں كَلَيْثٍ وَأَسَدٍ فِي الْأَعْيَانِ وَالْجُثَثِ، یہ اعیان اور جثث میں سے یہ مثال ہے، وَحَبْسٍ وَمَنْعٍ فِي الْمَعَانِي وَالْأَحْدَاثِ، یہ کس میں سے ہیں؟ معانی اور احداث میں سے یہ مثال ہے۔ مَعَانِي وہی مَعْنًى کی جمع، أَحْدَاثٌ یاد رکھو جمع ہے حَدَثٌ کی۔ أَحْدَاثٌ کس کی جمع؟ حَدَثٌ۔ اور حَدَثٌ، توجہ سے سنو، حَدَثٌ کہتے ہیں وہ معنی جو قائم بالغیر ہو، جس کا اپنا الگ وجود نہ ہو۔ حَدَثٌ وہ معنی جو قائم بالغیر ہو، جو کسی غیر کے ساتھ قائم ہو، اس کا اپنا الگ وجود نہ ہو، اور وہ مصدر ہے، حَدَثٌ کیا ہے؟ مصدر ہے۔ میں نے ابھی بتایا مصدر کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں، یہ کسی کی صفت ہوتا ہے، جیسے دیکھو دوڑنا، دوڑنا یہ آپ کو خارج میں نظر نہیں آئے گا، یہ ایک معنی ہے، یہ کسی کی صفت ہوگی، مثلاً زید دوڑ رہا ہے، تو یہ دوڑنا زید کی صفت ہے، اور آپ کو دوڑنا نہیں نظر آئے گا آپ کو دوڑ نظر آئے گی، تو یہ دوڑنا ایک حَدَثٌ ہے، کیا ہے؟ حَدَثٌ کسے کہتے ہیں؟ وہ معنی جو قائم بالغیر ہو، غیر کی صفت ہو، اس کا اپنا الگ کوئی وجود نہ ہو۔ تو دوڑنے کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں، یہ زید کی صفت ہے، زید ہے تو دوڑنا بھی ہے، زید نہیں تو یہ والا دوڑنا بھی نہیں ہے۔ اسی طرح ہنسنا، عمرو ہنسا، تو یہ ہنسنا عمرو کی صفت ہے، تو ہنسنا اس کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں، اس کے لیے کوئی نہ کوئی موصوف ضرور چاہیے، کوئی ہنسنے والا ہوگا تو ہنسنا بھی ہوگا، کوئی ہنسنے والا نہیں تو ہنسنا بھی نہیں، اور آپ کو ہنسنا خارج میں نظر نہیں آتا بلکہ آپ کو خارج میں حاصل بالمصدر یعنی ہنسی نظر آتی ہے۔ تو یہ جو معنی غیر کے ساتھ قائم ہے یعنی یہ جو مصدر ہے اس کو کیا کہتے ہیں؟ حَدَثٌ کہتے ہیں بھئی۔ تو حَدَثٌ مصدر کو کہتے ہیں اور وہ معنی جو غیر کے ساتھ قائم ہو اور اس کا اپنا الگ وجود نہ ہو، اس کی جمع أَحْدَاثٌ ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں وَحَبْسٍ وَمَنْعٍ، اور جیسے کہ حَبْسٌ اور مَنْعٌ ہیں، فِي الْمَعَانِي وَالْأَحْدَاثِ، معانی اور احداث میں، أَوْ غَيْرَ مُتَرَادِفَيْنِ، یا وہ دونوں غیرِ مترادف ہوں، بَلْ مُتَسَاوِيَيْنِ فِي الصِّدْقِ، وہ مترادف تو نہیں بَلْ مُتَسَاوِيَيْنِ فِي الصِّدْقِ بلکہ برابر ہیں صدق کے اندر، كَالْإِنْسَانِ وَالنَّاطِقِ، جیسے اَلْإِنْسَانُ اور اَلنَّاطِقُ، تو اس کے اندر بھی اضافت کا کوئی فائدہ نہیں تو اضافت نہیں کریں گے۔ لِعَدَمِ الْفَائِدَةِ فِي ذِكْرِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ، اس لیے کیونکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں ہے مضافٌ الیہ کے ذکر کرنے میں۔ آپ اگر آپ کہتے ہیں رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ، تو رَأَيْتُ لَيْثًا کا معنی بھی میں نے شیر دیکھا، اور اگر آپ اضافت کرتے ہیں رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ تو یہ مضافٌ الیہ کے لانے کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا یہ اضافت جائز نہیں۔ یہ معنی ہے لِعَدَمِ الْفَائِدَةِ فِي ذِكْرِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ، اس لیے کیونکہ مضافٌ الیہ کے ذکر میں کوئی فائدہ نہیں، فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ، اس لیے کیونکہ جب آپ یوں کہیں رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ اضافت کے ساتھ، لَا يُفِيدُ إِلَّا مَا يُفِيدُهُ رَأَيْتُ لَيْثًا، تو یہ فائدہ نہیں دیتا مگر وہی جو فائدہ دیتا ہے رَأَيْتُ لَيْثًا، اس سے جو فائدہ ہے، پہلے جملے سے بھی، رَأَيْتُ لَيْثًا سے کیا پتا چلا؟ میں نے شیر دیکھا، اور رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ اس کے اندر مضافٌ الیہ آپ لے آئے لیکن کوئی فائدہ نہیں، اس کا بھی وہی معنی ہے میں نے شیر دیکھا، تو مضافٌ الیہ لانے کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہوا۔ تو کہتے ہیں فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ، جب آپ یوں کہیں رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ اضافت کے ساتھ، لَا يُفِيدُ إِلَّا مَا يُفِيدُهُ رَأَيْتُ لَيْثًا، تو فائدہ نہیں دیتا یہ کلام مگر وہی جو فائدہ دیتا ہے رَأَيْتُ لَيْثًا جو ہے، بِدُونِ ذِكْرِ الْأَسَدِ وَإِضَافَةِ اللَّيْثِ إِلَيْهِ، بغیر أَسَدٌ کا ذکر کیے اور بغیر لَيْثٌ کی اس کی طرف اضافت کیے۔ بھئی دیکھیے عبارت بس سمجھ لیں۔ رَأَيْتُ لَيْثَ أَسَدٍ اس میں آپ نے لَيْثٌ کے بعد أَسَدٌ کو ذکر کیا یعنی مضافٌ الیہ کو اور اس کی طرف لَيْثٌ کی اضافت کر دی۔ یہ کلام بھی وہی فائدہ دے رہا ہے جو رَأَيْتُ لَيْثًا دے رہا ہے، اور اس لَيْثًا کے اندر آپ نے نہ أَسَدٌ کو ذکر کیا ہے آگے اور نہ اس کی طرف لَيْثًا کی اضافت کی ہے۔ توجہ ہے؟ تو یہ جو رَأَيْتُ لَيْثًا ہے بِدُونِ ذِكْرِ الْأَسَدِ یہ أَسَدٌ کے ذکر کے بغیر ہے، وَإِضَافَةِ اللَّيْثِ إِلَيْهِ اور لَيْثٌ کی اس کی طرف اضافت کے بغیر ہے۔ فَيَكُونُ ذِكْرُ الْأَسَدِ وَإِضَافَةُ اللَّيْثِ لَغْوًا، تو اس صورت میں أَسَدٌ کا ذکر کرنا اور لَيْثٌ کی اس کی طرف اضافت کرنا لَغْوًا یہ بیکار ہوگا، لَا فَائِدَةَ فِيهِ، اس میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
بِخِلَافِ إِضَافَةِ الْعَامِّ إِلَى الْخَاصِّ، بخلاف اس کے کہ عام کی اضافت کی جائے خاص کی طرف، فِي مِثْلِ، اس جیسی مثالوں میں، كُلُّ الدَّرَاهِمِ وَعَيْنُ الشَّيْءِ، تو كُلُّ الدَّرَاهِمِ، دیکھو كُلٌّ کا معنی ساری کی ساری، ساری کوئی بھی چیز ہو سکتی تھی، درہم، دینار، کتابیں، قلم وغیرہ، تو یہ عام تھا اور اَلدَّرَاهِمُ کیا تھے؟ خاص، تو اب كُلٌّ کی اضافت جب اَلدَّرَاهِمُ کی طرف کی تو اس میں بھی اختصاص آ گیا، معلوم ہوا كُلٌّ سے سارے کے سارے دراہم ہی مراد ہیں کوئی اور چیز مراد نہیں۔ اسی طرح وَعَيْنُ الشَّيْءِ، عَيْنٌ کا معنی وہ چیز جس کا وجود ہو اور اَلشَّيْءُ اس پر الف لام آیا، یہاں معلوم ہوا کوئی معین چیز مراد ہے، تو عَيْنٌ کا معنی تو وجود، وجود تو زید کا بھی ہو سکتا ہے، عمرو، بکر، خالد کسی بھی چیز کا وجود ہو سکتا ہے، تو یہ عَيْنٌ عام تھا لیکن جب اس کی اضافت اَلشَّيْءُ خاص کی طرف کر دی تو اس عَيْنٌ میں بھی اختصاص آ گیا، معلوم ہوا یہ جو اَلشَّيْءُ ہے معین چیز ہے اسی کا وجود مراد ہے، کسی اور چیز کا وجود مراد نہیں۔ تو معلوم ہوا یہ عَيْنُ الشَّيْءِ اس میں جب عَيْنٌ کی اضافت کر دی اَلشَّيْءُ کی طرف جو خاص ہے تو اب اس عَيْنٌ سے ہر چیز کا وجود نہیں مراد بلکہ اس معین چیز کا وجود مراد ہے بھئی۔
فَإِنَّهُ أَيِ الْمُضَافُ فِيهِمَا يَخْتَصُّ بِهِ، پس اس لیے کیونکہ یہ جو مضاف ہے فِيهِمَا ان دونوں مثالوں کے اندر يَخْتَصُّ بِهِ أَيْ يَصِيرُ خَاصًّا، کہ وہ خاص ہو جاتا ہے، بِسَبَبِ إِضَافَتِهِ إِلَى الْمُضَافِ إِلَيْهِ، بوجہ مضافٌ الیہ کی طرف اضافت کرنے کے۔ ان دونوں مثالوں میں مضاف کیا ہو گیا ہے؟ خاص ہو گیا ہے، کس کی طرف اضافت سے؟ مضافٌ الیہ، یعنی كُلٌّ خاص ہو گیا اَلدَّرَاهِمُ کی طرف اضافت سے اور عَيْنٌ جو ہے یہ خاص ہو گیا اَلشَّيْءُ کی طرف اضافت سے۔ وَلَا يَبْقَىٰ عَلَىٰ عُمُومِهِ، اور پھر یہ مضاف اپنے عموم پر باقی نہ رہا، كُلٌّ اور عَيْنٌ جو ہیں اب اپنے عموم پر باقی نہ رہے۔ تو کہتے ہیں اس صورت میں مضاف جو ہے وہ خاص ہو جاتا ہے وَلَا يَبْقَىٰ عَلَىٰ عُمُومِهِ اور وہ مضاف اپنے عموم پر باقی نہیں رہتا، سَوَاءٌ أَفَادَتِ الْإِضَافَةُ التَّعْرِيفَ أَوِ التَّخْصِيصَ، برابر ہے کہ وہ اضافت تعریف کا فائدہ دے یا تخصیص کا۔ جب بھی ادھر دیکھیے، عام کی اضافت کریں گے خاص کی طرف تو وہ عام جو ہے اس میں بھی اختصاص آ جائے گا، اور وہ اختصاص تخصیص کی صورت میں بھی آ سکتا ہے اور تعریف کی صورت میں بھی آ سکتا ہے۔ معلوم ہوا اوپر جو آیا تھا نا يَخْتَصُّ بِهِ اس سے تخصیص نہیں مراد، آپ نے پڑھا تھا اضافتِ معنوی دو چیزوں کا فائدہ دیتی ہے، یا تعریف کا یا تخصیص کا۔ تو یہاں جو يَخْتَصُّ آیا اس سے تخصیص نہیں مراد، اس کا معنی یہ ہے کہ مضاف خاص ہو جاتا ہے، مضاف، اور خاص ہونا عام ہے، چاہے تعریف کے ساتھ ہو چاہے تخصیص، معلوم ہوا یہ جو اختصاص ہے یہ وہ تخصیص مراد یہاں نہیں ہے۔ بات بھی سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ پھر سمجھو، آپ نے پڑھا کہ اضافتِ معنوی کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ تعریف یا تخصیص کا فائدہ دیتی ہے، تعریف اور چیز ہے تخصیص اور چیز ہے، لیکن یہاں جو آیا کہ مضاف يَخْتَصُّ بِهِ اس مضافٌ الیہ کی وجہ سے مضاف کیا ہو جاتا ہے؟ خاص ہو جاتا ہے، تو اس يَخْتَصُّ سے وہ تخصیص نہیں مراد، کیونکہ صرف تخصیص آتی ہے یا کبھی تعریف بھی آتی ہے؟ تعریف بھی آتی ہے، تو اس يَخْتَصُّ سے صرف وہ تخصیص نہیں مراد بلکہ اس کا معنی ہے خاص ہو جاتا ہے اور وہ خاص ہونا چاہے تعریف کی صورت میں ہو چاہے تخصیص، تو دونوں کو یہ شامل ہے۔ اسی لیے کہا وَلَا يَبْقَىٰ عَلَىٰ عُمُومِهِ اور وہ مضاف پھر اپنے عموم پر باقی نہیں رہتا سَوَاءٌ أَفَادَتِ الْإِضَافَةُ التَّعْرِيفَ أَوِ التَّخْصِيصَ، برابر ہے کہ وہ اضافت تعریف کا فائدہ دے یا تخصیص کا، بس وہ مضاف خاص ہو جائے گا، چاہے خاص ہونا تخصیص کی صورت میں ہو چاہے تعریف کی صورت میں ہو۔
کہتے ہیں وَأَعَمِّيَّةُ الْعَيْنِ عَنِ الشَّيْءِ إِذَا كَانَ اللَّامُ فِيهِ لِلْعَهْدِ ظَاهِرَةٌ، بھئی میں نے بتایا عَيْنٌ، عَيْنٌ کسے کہتے ہیں؟ جس چیز کا وجود ہو، اور یہاں پر اَلشَّيْءُ پر الف لام آیا اور الف لام کے ذریعے کسی معین چیز کی طرف اشارہ ہے، معلوم ہوا الف لام عہدِ خارجی کا ہم نے بنایا، الف لام کون سا بنایا؟ عہدِ خارجی، عہدِ خارجی یعنی جو کسی متعین چیز کی طرف اشارہ کرے۔ تو اَلشَّيْءُ سے کوئی متعین چیز مراد ہے اور اس کی طرف عَيْنٌ کی اضافت کر دی، تو عَيْنٌ کا معنی تھا وجود اور وہ عام تھا، وجود تو کسی بھی چیز کا ہو سکتا ہے، اور اَلشَّيْءُ سے مراد تھی خاص چیز، تو عَيْنٌ کی اضافت جب اَلشَّيْءُ کی طرف کی تو
تو پتا چلا کہ عَيْنٌ سے اب باقی چیزوں کا وجود نہیں مراد، اس شے کا وجود مراد ہے، تو اس عَيْنٌ میں بھی کیا آ گیا؟ اختصاص آ گیا۔ تو اس عَيْنٌ میں کیا آ گیا؟ اختصاص۔ تو دیکھو ایک ہے مضاف یعنی عَيْنٌ، اور ایک ہے مضافٌ الیہ یعنی اَلشَّيْءُ۔ اور عَيْنٌ کس کو کہتے ہیں؟ عَيْنٌ کا معنی وجود، وہ جس چیز کا وجود ہو، اور اَلشَّيْءُ خاص چیز۔ تو معلوم ہوا عَيْنٌ زیادہ عام ہے کس کے مقابلے میں؟ اَلشَّيْءُ کے مقابلے میں، کیونکہ عَيْنٌ کا کیا معنی؟ کوئی بھی چیز جس کا وجود ہو، اور اَلشَّيْءُ سے کیا مراد ہے؟ ایک معین چیز۔ تو لہٰذا اس صورت میں جب اَلشَّيْءُ کے اندر آپ الف لام عہدِ خارجی کا بنا دیں، تو پھر عَيْنٌ کا زیادہ عام ہونا ظاہر ہے، زیادہ عام ہونا ظاہر ہے۔ یہی بیان کر رہے ہیں: وَأَعَمِّيَّةُ الْعَيْنِ، اور عَيْنٌ کا زیادہ عام ہونا، عَنِ الشَّيْءِ، اس شے سے، إِذَا كَانَ اللَّامُ فِيهِ لِلْعَهْدِ، جب کہ لام جو ہے اس کے اندر عہد کا ہو یعنی عہدِ خارجی کا ہو، ظَاهِرَةٌ، یہ بات ظاہر ہے۔ کہ جب شے کے اندر لام کون سا ہو؟ عہدِ خارجی کا ہو، تو عَيْنٌ کا اس سے زیادہ عام ہونا ظاہر ہے۔ عَيْنٌ عام ہو گئی اور اَلشَّيْءُ خاص ہو گئی، تو اعم کی اضافت کس کی طرف ہوئی؟ اخص کی طرف، تو یہ اضافت جائز ہے۔ ہم نے بتایا تھا دونوں ایک دوسرے کے مشابہ نہیں ہونے چاہئیں عموم و خصوص میں۔ توجہ ہے؟ کیا بتلایا؟ یہاں ایک طرف ہے عَيْنٌ، ایک طرف ہے اَلشَّيْءُ، اور آپ نے عَيْنٌ کی اضافت کرنی ہے شے کی طرف، لیکن انہوں نے بتایا تھا کہ جب دو اسم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں عموم و خصوص میں پھر اضافت جائز نہیں، تو اب بتانا یہ چاہتے ہیں کہ عَيْنٌ عام ہے اور اَلشَّيْءُ میں الف لام عہدِ خارجی کا ہے تو شے کیا ہوئی؟ خاص، تو عام کی اضافت کس کی طرف ہو گئی؟ خاص کی طرف، تو اس صورت میں اس عام کے اندر بھی اختصاص آ جائے گا اس مضافٌ الیہ کی وجہ سے، تو یہ جائز ہے۔ یہ جائز ہے۔
تو یہ معنی ہے، تو کہتے ہیں: وَأَعَمِّيَّةُ الْعَيْنِ عَنِ الشَّيْءِ، اور عَيْنٌ کا زیادہ عام ہونا عَنِ الشَّيْءِ اس شے سے، إِذَا كَانَ اللَّامُ فِيهِ لِلْعَهْدِ، جب کہ اس شے کے اندر وہ جو لام ہے وہ عہدِ خارجی کے لیے ہو، تو اس صورت میں عَيْنٌ کا زیادہ عام ہونا عَنِ الشَّيْءِ ظَاهِرَةٌ وہ ظاہر ہے۔ وَأَمَّا إِذَا كَانَ لِلْجِنْسِ، اور اگر اَلشَّيْءُ کے اندر الف لام جنس والا ہو، فَفِيهَا خَفَاءٌ، تو پھر اس عام ہونے میں خفا ہے، پھر اس کے اندر خفا ہے، اس میں پوشیدگی ہے، یہ پوری طرح بات ظاہر نہیں۔ یاد رکھو! شے جو ہے نا شے، شے کے اوپر الف لام اگر جنس کے مراد لے آئیں تو معنی ہوگا جنسِ شے۔ پہلے اَلشَّيْءُ کا کیا معنی تھا؟ معین شے، اب اگر آپ الف لام کون سا بنا لیں؟ جنس والا، تو معنی ہو جائے گا جنسِ شے، اور جنسِ شے یاد رکھو بعض کہتے ہیں شے کا اطلاق صرف موجود چیزوں پر ہوتا ہے، اور بعض کہتے ہیں شے کا اطلاق موجود پر بھی ہوتا ہے معدوم پر بھی ہوتا ہے۔ موجود کو بھی شے کہتے ہیں، معدوم کو بھی شے کہتے ہیں۔ انسان وہ بھی شے ہے، پتھر وہ بھی شے ہے، درخت وہ بھی شے ہے، اور اسی طرح کوئی جس چیز کا وجود نہیں ہے، معدوم کو بھی شے کہتے ہیں۔ تو الف لام اگر جنس والا آ جائے تو جنسِ شے مراد ہو گئی، وہ معدوم بھی ہو سکتی ہے اور موجود بھی، اور عَيْنٌ تو کس کو کہتے ہیں؟ صرف موجود کو۔ عَيْنٌ کس کو؟ اور اَلشَّيْءُ سے کون مراد ہو گئے؟ جو موجود ہیں وہ بھی اور معدوم ہیں وہ بھی۔ پھر دہراؤ، عَيْنٌ سے صرف کیا مراد؟ جن کا وجود ہے، اور شے سے کیا مراد؟ جن کا وجود ہے وہ بھی مراد لے سکتے ہیں، جس کا وجود نہیں وہ بھی مراد لے سکتے ہیں۔ تو اس صورت میں تو شے کے اندر زیادہ عموم آ گیا۔ عَيْنٌ صرف جن کا وجود، اور شے جو مضافٌ الیہ ہے وہ چاہے وجود ہو یا وجود نہ ہو سب کو شے کہہ دیتے ہیں۔ تو اس صورت میں تو مضاف خاص ہوا وہ صرف وجود والی چیزوں پر عَيْنٌ بولا جاتا ہے، اور شے کیا ہوا؟ عام ہوا، یہ تو خاص کی اضافت ہو گئی عام کی طرف، لہٰذا یہ تو پھر جائز نہیں بنتی۔ یا ایک صورت یہ ہے کہ عَيْنٌ سے بھی مراد لے لیں موجود اور شے اس میں الف لام کون سا لے لیں؟ جنسی، اور شے جو بعض کہتے ہیں شے صرف موجود چیز کو کہیں گے، شے صرف کس کو کہیں گے؟ موجود چیز کو، تو عَيْنٌ کا معنی بھی موجود چیز اور شے کا معنی بھی موجود چیز، تو اب تو دونوں کیا ہو گئے؟ برابر ہو گئے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ لہٰذا یہ جو ہم نے کہا نا عَيْنُ الشَّيْءِ یہ صرف اس صورت میں ہے جب اَلشَّيْءُ پر کون سا الف لام ہو؟ الف لام عہدِ خارجی کا ہو، پھر یہ اضافت جائز ہے، اور اگر الف لام جنس کا ہو تو پھر اس صورت میں اس کے اندر خفا ہے، پھر اس صورت میں یا تو عَيْنٌ اور شے مساوی ہو جائیں گے یا شے جو ہے وہ زیادہ عام ہو جائے گی عَيْنٌ کے مقابلے میں، تو اضافت جائز نہیں ہوگی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں وَأَمَّا إِذَا كَانَ لِلْجِنْسِ، اور باقی اگر الف لام جو ہے شے کے اوپر وہ جنس کے لیے ہو، فَفِيهَا خَفَاءٌ، تو پھر عَيْنٌ کا زیادہ عام ہونا اس میں خفا ہے، اس میں پوشیدگی ہے، یہ بات پوری طرح ظاہر نہیں کہ کس طرح یہ عام ہے۔ عَيْنٌ عام ہے اور اَلشَّيْءُ خاص کس طرح ہے؟ جب اَلشَّيْءُ پر الف لام کون سا لے لیا؟ جنسی، پھر تو شے کو یا تو عَيْنٌ کے برابر ہونا چاہیے یا شے کو عَيْنٌ سے زیادہ عام ہونا چاہیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
کہتے ہیں: وَيَرِدُ عَلَىٰ قَوْلِهِمْ لَا يُضَافُ اسْمٌ مُمَاثِلٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ فِي الْعُمُومِ وَالْخُصُوصِ۔ بھئی انہوں نے ایک ضابطہ ذکر کیا ابھی، کیا ضابطہ تھا؟ کہ جب دو اسم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں تو پھر ایک کی اضافت دوسری کی طرف نہیں کی جاتی۔ ہم آپ کو دکھاتے ہیں، ہم نے عربوں سے سنا ہے، قَوْلُهُمْ سَعِيدُ كُرْزٍ، عربوں کے قول سَعِيدُ كُرْزٍ۔ یاد رکھو سَعِيدٌ یہ ایک آدمی کا نام ہے اور كُرْزٌ اس کا لقب ہے۔ كُرْزٌ اس کا لقب ہے، اسی آدمی کا لقب ہے جو لوگوں کی طرف سے، قوم کی طرف سے کسی کو نام دیا جاتا ہے وہ ہے لقب۔ تو اس کا اپنا نام کیا ہے؟ سَعِيدٌ، اور قوم کی طرف سے اس کو نام کیا دیا گیا؟ كُرْزٌ، تو اب سَعِيدٌ بھی اسی ذات پہ دلالت کر رہا ہے اور كُرْزٌ بولیں تو یہ بھی اسی ذات پہ دلالت کرتا ہے، تو دونوں ایک دوسرے کے مساوی ہو گئے عموم و خصوص میں، اور آپ نے ہمیں بتایا کہ جب دو اسم عموم و خصوص میں ایک دوسرے کے مثل ہوں، ایک دوسرے کے مشابہ ہوں تو پھر اضافت جائز نہیں، لیکن ہم نے عربوں سے سنا ہے وہ کہتے ہیں سَعِيدُ كُرْزٍ اضافت کے ساتھ۔ یہ تو دونوں اسم ایک دوسرے کے مشابہ ہیں عموم و خصوص میں اور پھر بھی اضافت کی جا رہی ہے، سَعِيدٌ سے بھی وہی شخص مراد، كُرْزٌ سے بھی وہی شخص مراد، تو وہ کہتے ہیں سَعِيدُ كُرْزٍ اضافت کے ساتھ، حالانکہ آپ نے ہمیں کہا پھر تو اضافت جائز نہیں۔
تو اس کا صاحبِ کافیہ اس کا بھی جواب دیتے ہیں کہ اس کے اندر بھی تاویل کی گئی ہے۔ سَعِيدُ كُرْزٍ کے اندر بھی تاویل کی گئی ہے۔ کس طرح تاویل کی گئی ہے؟ دیکھیے بھئی! کہتے ہیں ایک ہے اسم ایک ہے مسمى۔ ایک ہے اسم، ایک ہے مسمى۔ میں نے جیسے ہی کہا زید، آپ کے ذہن میں فوراً آپ کا ایک دوست ہے جس کا نام زید ہے اس کی صورت آ گئی۔ تو یہ جو میں نے زبان سے کہا یہ ہے اسم، اور وہ جو آپ کے ذہن میں آیا وہ ہے مسمى جس کا یہ اسم ہے، جس کا یہ نام ہے۔ یا یوں کہو ایک ہے دال ایک ہے مدلول۔ دال دلالت کرنے والا، میں نے جیسے ہی زید کہا تو اس لفظ نے کس پر دلالت کی؟ ذاتِ زید پر، فوراً آپ کے ذہن میں ذاتِ زید کی صورت آ گئی۔ تو لہٰذا ایک ہوتا ہے اسم اور ایک ہوتا ہے مسمى، یا یوں کہو ایک ہوتا ہے دال اور ایک ہوتا ہے مدلول۔ یاد رکھو کبھی کبھار اسم بولا جاتا ہے اور مسمى مراد ہوتا ہے۔ مثلاً میں نے کہا جَاءَنِي زَيْدٌ، جَاءَنِي زَيْدٌ، کیا معنی؟ میرے پاس یہ لفظِ زید آیا یا مسمائے زید آیا؟ مسمائے زید آیا، وہ جس کا نام زید ہے وہ میرے پاس آیا، کیونکہ آنے کا فعل یہ لفظ نہیں کر سکتا بلکہ وہ ذات مسمى کر سکتا ہے۔ تو میں نے کہا جَاءَنِي زَيْدٌ، میں نے اسم بولا زید لیکن مراد کون ہے؟ مسمى۔ اور کبھی اسم بول کر اسم ہی مراد ہوتا ہے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں میں نے زید لکھا۔ میں نے زید، اب بھی وہی لفظ میں نے زید بولا ہے، میں نے زید لکھا، تو اس میں یہ زید بول کر زید کا لفظ ہی مراد ہے، یہی لفظ میں نے لکھا ہے اس مسمى کو نہیں لکھا۔ تو کبھی اسم بول کر مسمى مراد ہوتا ہے اور کبھی اسم بول کر اسم ہی مراد ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو یہاں پر بھی سَعِيدُ كُرْزٍ اس کے اندر تاویل کی گئی ہے کہ یہ جو سَعِيدٌ ہے اس سے سَعِيدٌ کی ذات مراد لے لیں، اسم نہ مراد لیں بلکہ ذات، وہ مسمى مراد لے لیں، اور كُرْزٌ سے یہی نام، لفظ مراد لے لیں۔ تو سَعِيدُ كُرْزٍ، سَعِيدٌ سے کیا مراد لیا؟ سَعِيدٌ کا مسمى یا مدلول کہہ لیں، وہ ذات جو ہے۔ تو سَعِيدُ كُرْزٍ اور كُرْزٌ سے یہی لفظ مراد لے لیا۔ تو مثلاً میں نے کہا جَاءَنِي سَعِيدُ كُرْزٍ، جَاءَنِي سَعِيدُ كُرْزٍ، اب ترجمہ کرو: میرے پاس كُرْزٌ کا مدلول آیا تھا، میرے پاس كُرْزٌ کی ذات آئی، یہ جو كُرْزٌ نام ہے اس کا مدلول میرے پاس آیا تھا۔ تاویل سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ کہ سَعِيدٌ سے پہلے نام سے کیا مراد لے لو؟ وہ مدلول، وہ مسمى۔ یہاں سَعِيدٌ سے اسم سَعِيدٌ نہیں مراد بلکہ مسمى مراد ہے، اور كُرْزٌ سے اسم ہی مراد ہے مسمى مراد نہیں، تو سَعِيدُ كُرْزٍ اب آخر سے ترجمہ کرو جیسے غُلَامُ زَيْدٍ کیسے ترجمہ کرتے ہیں؟ زید کا غلام، تو یہاں پر بھی سَعِيدُ كُرْزٍ كُرْزٌ کا مدلول، میرے پاس كُرْزٌ کا مدلول، یا یوں کہو میرے پاس كُرْزٌ کا مسمى آیا تھا، یا یوں کہو میرے پاس كُرْزٌ کی ذات آئی تھی۔ بات سمجھ میں آ گئی، حل ہو گیا۔
جی اب دیکھیے عبارت دوبارہ، کہتے ہیں: وَيَرِدُ عَلَىٰ قَوْلِهِمْ، اور نحویوں کے اس قول پر وارد ہوتا ہے، یہ جو صاحبِ کافیہ نے ضابطہ ذکر کیا، لَا يُضَافُ اسْمٌ مُمَاثِلٌ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ فِي الْعُمُومِ وَالْخُصُوصِ، کہ ایسا اسم جو مضافٌ الیہ کے مشابہ ہو عموم اور خصوص میں اس کی اضافت نہیں کی جاتی، اس ضابطے پر اعتراض وارد ہوتا ہے، قَوْلُهُمْ سَعِيدُ كُرْزٍ، عربوں کے قول سَعِيدُ كُرْزٍ کا اعتراض وارد ہوتا ہے، فَإِنَّ سَعِيدًا وَكُرْزًا اسْمَانِ لِمُسَمًّى وَاحِدٍ، اس لیے کیونکہ سَعِيدٌ اور كُرْزٌ جو ہیں اسْمَانِ لِمُسَمًّى وَاحِدٍ وہ اسم ہیں ایک ہی مسمى کے، كَلَيْثٍ وَأَسَدٍ، جیسے لَيْثٌ اور أَسَدٌ دونوں شیر کو کہتے ہیں، مَعَ أَنَّهُ أُضِيفَ أَحَدُهُمَا إِلَى الْآخَرِ، باوجود اس کے کہ ان میں سے ایک کی اضافت کی گئی ہے دوسرے کی طرف، فَأُجِيبَ بِأَنَّهُ مُتَأَوَّلٌ، تو اس کا جواب دیا گیا کہ اس کے اندر بھی تاویل کی گئی ہے، بِحَمْلِ أَحَدِهِمَا عَلَى الْمَدْلُولِ، بایں طور کہ ان دونوں میں سے ایک کو محمول کیا گیا ہے مدلول پر کہ سَعِيدٌ سے کیا مراد ہے؟ مدلول یعنی مسمى مراد ہے، وَالْآخَرِ عَلَى اللَّفْظِ، اور دوسرے کو محمول کیا گیا ہے لفظ پر کہ اس سے لفظ ہی مراد ہے، اسم ہی مراد ہے، فَكَأَنَّكَ إِذَا قُلْتَ جَاءَنِي سَعِيدُ كُرْزٍ، تو گویا کہ جب آپ نے یہ کہا جَاءَنِي سَعِيدُ كُرْزٍ، قُلْتَ، تو گویا آپ نے یوں کہا ہے، جَاءَنِي مَدْلُولُ هٰذَا اللَّفْظِ، میرے پاس اس لفظ کا مدلول آیا تھا، یہ جو لفظِ كُرْزٌ ہے اس کا مدلول میرے پاس آیا تھا۔ حل ہو گیا، سمجھ میں آ گئی یہ بات؟ میرے پاس اس لفظ، هٰذَا اللَّفْظِ کی جگہ كُرْزٌ لے آئیں تو بات واضح ہو جائے گی، جَاءَنِي مَدْلُولُ كُرْزٍ، میرے پاس كُرْزٌ کا مدلول یعنی اس لفظ کا مدلول آیا تھا۔
وَلَمْ يَقُولُوا، اچھا سوال: سَعِيدُ كُرْزٍ کہا، كُرْزُ سَعِيدٍ کیوں نہیں کہا؟ نام کی اضافت کی لقب کی طرف، بھئی لقب کی اضافت کر دیتے نام کی طرف، کہتے ہیں نہیں، یہاں لقب کو مضاف نہیں بنا سکتے۔ وجہ یہ کہ یہ جو اضافت ہے اس کے ذریعے وضاحت مقصود ہے۔ دیکھو ایک ہوتا ہے نام، ایک ہے لقب۔ نام جو گھر والوں نے رکھا، لقب وہ جو قوم والوں نے رکھا تو وہ زیادہ مشہور ہوتا ہے۔ لقب کیا ہوتا ہے؟ وہ زیادہ مشہور ہوتا ہے، تو لہٰذا جب اضافت کی تاکہ مضافٌ الیہ وضاحت کا فائدہ دے، پہلے سَعِيدٌ کو ذکر کیا، سَعِيدٌ سے اتنی وضاحت نہیں تھی، تو آگے كُرْزٌ کی طرف اضافت کی، اب پتا چل گیا کہ کون سا سَعِيدٌ مراد ہے؟ وہ جو كُرْزٌ ہے، تو بعد والا آ کر وضاحت کرے گا پہلے کی، اس لیے بعد والے کو زیادہ واضح ہونا چاہیے اور وہ لقب ہی ہے، لہٰذا اس کو بعد ہی میں لانا پڑے گا۔ کہتے ہیں: وَلَمْ يَقُولُوا كُرْزُ سَعِيدٍ، اور عربوں نے كُرْزُ سَعِيدٍ نہیں کہا، لِأَنَّ قَصْدَهُمْ بِالْإِضَافَةِ التَّوْضِيحُ، اس لیے کیونکہ ان کا ارادہ اضافت کے ذریعے توضیح کا ہے، وضاحت کا ہے، وَاللَّقَبُ أَوْضَحُ مِنَ الِاسْمِ غَالِبًا، اور لقب جو ہوتا ہے وہ اکثر جو ہے، غالباً جو ہے اسم سے زیادہ واضح ہوتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَاللَّقَبُ أَوْضَحُ مِنَ الِاسْمِ غَالِبًا، اور لقب جو ہے وہ زیادہ واضح ہوتا ہے اسم کے مقابلے میں غالباً اکثر اوقات، اس لیے اسم کو مضاف بنایا اور لقب کو مضافٌ الیہ تاکہ مضافٌ الیہ سے آ کر مضاف کی وضاحت ہو جائے۔ بات سمجھ میں آ گئی، حل ہو گیا؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔