آگے سبق دیکھیے بھئی۔ وَتُفِيدُ أَيِ الْإِضَافَةُ الْمَعْنَوِيَّةُ تَعْرِيفًا أَيْ تَعْرِيفَ الْمُضَافِ مَعَ الْمُضَافِ إِلَيْهِ الْمَعْرِفَةِ لِأَنَّ الْهَيْئَةَ التَّرْكِيبِيَّةَ فِي الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ لِلدَّلَالَةِ عَلَى مَعْلُومِيَّةِ الْمُضَافِ، لَا أَنَّ نِسْبَةَ أَمْرٍ إِلَى مُعَيَّنٍ يَسْتَلْزِمُ مَعْلُومِيَّةَ الْمَنْسُوبِ وَمَعْهُودِيَّتَهُ فَإِنَّ ذٰلِكَ غَيْرُ لَازِمٍ كَمَا لَا يَخْفَى۔
بھئی گزشتہ سبق میں آپ نے اضافت معنویہ اور اضافت لفظیہ کے بارے میں پڑھا تھا۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اضافت لفظیہ اسے کہتے ہیں کہ صیغہ صفت کا ہو اور وہ مضاف ہو رہا ہو اپنے معمول کی طرف، یہ ہے اضافت لفظیہ۔ تو صیغہ ہو صفت کا اور مضاف ہو کس کی طرف؟ اپنے معمول کی طرف۔ اور صفت کے صیغے سے ہر صفت کا صیغہ نہیں مراد، بلکہ اسم فاعل، اسم مفعول اور صفت مشبہ مراد ہے، اور یہ مضاف ہو اپنے معمول کی طرف۔ اور معمول سے ہر معمول نہیں مراد، بلکہ فاعل اور مفعول مراد ہیں۔ یعنی صفت کا صیغہ ہو اور اپنے فاعل یا اپنے مفعول کی طرف مضاف ہو تو اس کو اضافت لفظیہ کہتے ہیں۔ جیسے آپ کہتے ہیں زَيْدٌ ضَارِبٌ عَمْرًا، تو یہ ضَارِبٌ صفت کا صیغہ ہے اور عَمْرًا اس کے لیے مفعول ہے اور پھر آپ اس کی طرف اضافت کر دیتے ہیں ضَارِبُ عَمْرٍو۔ تو یہ ضَارِبُ عَمْرٍو یہ اضافت لفظیہ ہے اور یہ صرف لفظوں میں تخفیف کا فائدہ دیتی ہے کہ ضَارِبٌ سے تنوین یا قائم مقام تنوین گر جاتا ہے۔ اور اس کے علاوہ یہ تعریف یا تخصیص کا فائدہ نہیں دیتی بھئی۔
جبکہ اس کے علاوہ اور جتنی اضافتیں ہیں وہ اضافت معنویہ ہیں اور وہ تعریف یا تخصیص کا فائدہ دیتی ہیں۔ اگر نکرہ کی اضافت نکرہ کی طرف کی جائے تو وہ تخصیص کا فائدہ دیتی ہے، جیسے غُلَامُ رَجُلٍ۔ غُلَامٌ عام تھا لیکن رَجُلٍ کی طرف جب اضافت کر دی تو اب اس سے خاص غُلَامِ رَجُل ہی مراد ہو سکتا ہے، غُلَامِ اِمْرَأَة مراد نہیں ہو سکتا۔ اور اگر اضافت معنوی کے اندر معرفہ کی طرف اضافت ہو تو پھر وہ تعریف کا فائدہ دیتی ہے، یعنی مضاف بھی معرفہ بن جاتا ہے۔ جیسے غُلَامُ زَيْدٍ۔ غُلَامٌ نکرہ تھا اور زَيْدٌ معرفہ ہے تو غُلَامٌ کی اضافت معرفہ کی طرف کی تو اس نے تعریف کا فائدہ دیا۔ تو اضافت معنویہ کے اندر بھی تخفیف آئے گی، اس کے اندر بھی تخفیف آئے گی لیکن وہاں تخفیف مقصود نہیں ہوتی، مقصود تخصیص یا تعریف ہوتی ہے۔ جبکہ اضافت لفظیہ وہاں صرف لفظوں میں تخفیف آتی ہے، معنی کے اندر تخصیص یا تعریف کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ اسی لیے اس کو اضافت لفظیہ کہتے ہیں کہ وہ صرف لفظوں میں تخفیف کا فائدہ دے رہی ہے، اور اضافت معنویہ کو اضافت معنویہ کہتے ہیں کہ وہ معنی کے اندر تخصیص یا تعریف کا فائدہ دیتی ہے۔
تو اضافت لفظیہ کسے کہتے ہیں؟ صیغہ صفت کا ہو اور مضاف ہو اپنے معمول کی طرف۔ جیسے ضَارِبُ عَمْرٍو، یہ اضافت لفظیہ ہے، ضَارِبٌ اسم فاعل ہے جو اپنے معمول یعنی مفعول کی طرف مضاف ہے۔ اور یا فاعل کی طرف مضاف ہوگا جیسے اَلْحَسَنُ الْوَجْهِ۔ اَلْحَسَنُ الْوَجْهِ۔ تو یہ اَلْحَسَنُ الْوَجْهِ یہ اضافت لفظیہ ہے، اَلْحَسَنُ کی اضافت کس کی طرف ہو رہی ہے؟ اپنے فاعل کی طرف ہو رہی ہے بھئی۔ اور جبکہ اضافت معنویہ ایسی نہیں ہوگی، یعنی اس میں صفت کا صیغہ اپنے معمول کی طرف مضاف نہیں ہوگا۔ تو اس میں پھر دو صورتیں آ گئیں: یا تو وہ سرے سے صفت کا صیغہ ہی نہ ہو، جیسے غُلَامُ زَيْدٍ۔ یہ بھی اضافت معنویہ ہے، کیونکہ غُلَامٌ صفت کا صیغہ نہیں۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ صیغہ تو صفت کا ہو لیکن اپنے معمول کی طرف مضاف نہ ہو، جیسے كَرِيمُ الْبَلَدِ۔ اب یہ كَرِيمٌ صفت مشبہ ہے اور یہ الْبَلَدِ ظرف کی طرف مضاف ہو رہی ہے، اپنے فاعل یا مفعول کی طرف نہیں مضاف ہو رہی، تو یہ بھی اضافت معنویہ ہے۔ كَرِيمُ الْبَلَدِ صیغہ تو صفت کا لیکن اپنے معمول کی طرف مضاف نہیں۔ تو دونوں شرطیں ہونی چاہئیں: صیغہ بھی صفت کا ہو اور مضاف ہو اپنے معمول یعنی فاعل یا مفعول کی طرف۔
اور پھر انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ اضافت معنویہ یا تو لام کے معنی میں ہوگی، یا مِن کے معنی میں ہوگی، یا فِي کے معنی میں ہوگی۔ پھر کیسے پتا چلے گا کہاں وہ لام کے معنی میں ہے، کہاں فِي کے معنی میں اور کہاں مِن کے معنی میں؟ تو صاحب کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ اگر مضاف الیہ، اگر مضاف الیہ وہ مضاف کے لیے نہ تو ظرف ہو اور نہ جنس ہو تو پھر یہ اضافت لام کے معنی میں ہوگی۔ جیسے غُلَامُ زَيْدٍ۔ یہ زَيْدٌ جو مضاف الیہ ہے یہ غُلَامٌ کے لیے نہ تو ظرف ہے اور نہ اس کے لیے جنس ہے، تو یہ اضافت لام کے معنی میں ہے أَيْ غُلَامٌ لِزَيْدٍ۔ اور اگر مضاف الیہ جو ہے وہ مضاف کے لیے جنس ہو، جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ، یہ فِضَّةٌ کیا ہے؟ خَاتَمٌ کے لیے جنس ہے، تو پھر یہ اضافت مِن کے معنی میں ہوگی أَيْ خَاتَمٌ مِنْ فِضَّةٍ۔
اور صاحب جامی نے بتلایا تھا آپ کو کہ جنس اسے کہتے ہیں جو مضاف پر بھی صادق آئے اور غیر پر بھی صادق آئے۔ تو یہ فِضَّةٌ اس انگوٹھی پر بھی صادق آ رہا ہے اور انگوٹھی کے علاوہ بھی فِضَّةٌ یعنی چاندی پائی جاتی ہے۔ نیز صاحب جامی نے یہ بھی بتلایا تھا کہ اس صورت میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہونی چاہیے۔ یعنی جیسے مضاف الیہ، خَاتَمُ فِضَّةٍ، جیسے یہ مضاف الیہ یعنی فِضَّةٌ مضاف کے بغیر پایا جاتا ہے، اسی طرح یہ خَاتَمٌ جو ہے یعنی مضاف یہ بھی مضاف الیہ کے علاوہ پائی جائے بھئی۔ یعنی لوہے کی یا سونے کی انگوٹھی ہے، اب دیکھو خَاتَمٌ تو ہے لیکن فِضَّةٌ نہیں، تو دونوں میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہو۔ اور اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے ظرف ہو، مضاف الیہ، جیسے ضَرْبُ الْيَوْمِ۔ یہ الْيَوْمِ مضاف الیہ ضَرْبٌ کے لیے کیا ہے؟ ظرف ہے، اس کے اندر ضرب واقع ہوئی ہے، تو لہٰذا اس صورت میں اضافت بمعنی فِي کے ہوگی أَيْ ضَرْبٌ فِي الْيَوْمِ۔ یا جیسے صَلَاةُ اللَّيْلِ۔ اب یہ لَيْلٌ کیا ہے؟ صَلَاةٌ کے لیے ظرف ہے، تو یہ اضافت بمعنی فِي کے ہوگی أَيْ صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ پھر دہرائیں: اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے جنس یا ظرف نہ ہو تو پھر وہ اضافت بمعنی لام کے ہوگی، اور اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے جنس ہو تو اضافت بمعنی مِن کے ہوگی، اور اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے ظرف ہو تو پھر اضافت بمعنی فِي کے ہوگی۔
اس کے بعد پھر صاحب جامی نے حاصل بحث بتلائی تھی اضافت کی۔ اضافت کی بحث کا حاصل انہوں نے بتلایا تھا کہ دیکھو یہ جو مضاف اور مضاف الیہ ہیں ان دونوں میں سے چار نسبتوں میں سے کون سی نسبت ہے وہ دیکھ لیں: یا تو تساوی کی نسبت ہوگی، یا تباین کی نسبت ہوگی، یا عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہوگی، یا عموم و خصوص من وجہ۔ ان چار نسبتوں میں سے کوئی ایک نسبت ہوگی۔ اگر مضاف اور مضاف الیہ میں تساوی کی نسبت ہو تو یہ جائز نہیں۔ جیسے لَيْثٌ کا معنی بھی شیر، لام یا ثاء، اور أَسَدٌ کا معنی بھی شیر۔ تو لَيْثُ أَسَدٍ، آپ نے لَيْثٌ کی اضافت کر دی کس کی طرف؟ أَسَدٍ کی طرف، حالانکہ یہ دونوں مساوی ہیں۔ جس پر لَيْثٌ صادق آتا ہے اسی پر أَسَدٌ صادق آتا ہے، لَيْثٌ کا معنی بھی شیر اور أَسَدٌ کا معنی بھی شیر ہے۔ تو اب آپ نے کہا لَيْثُ أَسَدٍ۔ تو لَيْثٌ نے أَسَدٍ سے نہ تعریف اخذ کی اور نہ تخصیص اخذ کی کیونکہ دونوں ایک دوسرے جیسے ہیں، ایک دوسرے کے مساوی ہیں بھئی۔ شیر کا شیر، دیکھو اس میں تو کوئی تخصیص نہیں آئی۔ تو آپ لَيْثٌ استعمال کر لیں یا أَسَدٌ استعمال کر لیں بات ایک ہی ہے۔ لیکن اضافت کریں گے تو یہ اضافت جائز نہیں کیونکہ دونوں میں تساوی کی نسبت ہے، تو اس صورت میں مضاف جو ہے وہ مضاف الیہ سے نہ تعریف اخذ کرتا ہے اور نہ تخصیص، لہٰذا یہ جائز نہیں بھئی۔
اور اگر مضاف اور مضاف الیہ میں تباین کی نسبت ہو، یعنی مضاف مضاف الیہ پر صادق نہیں آ رہا اور مضاف الیہ مضاف پر صادق نہیں آ رہا، دونوں میں کون سی نسبت ہو؟ تباین کی ہو، تو پھر دیکھو کہ مضاف الیہ جو بعد میں آ رہا ہے، وہ جو مضاف الیہ ہے وہ مضاف کے لیے ظرف ہے یا ظرف نہیں۔ جیسے غُلَامُ زَيْدٍ اور ضَرْبُ الْيَوْمِ۔ غُلَامُ زَيْدٍ، غلام کی ذات اور زید کی ذات اور، تو دونوں میں کون سی نسبت؟ تباین۔ اور ضَرْبُ الْيَوْمِ، ضَرْبٌ کا کیا معنی؟ پٹائی کرنا، اور الْيَوْمِ کسے کہتے ہیں؟ دن کو کہتے ہیں، تو دونوں میں کیا نسبت ہے؟ تباین ہے۔ ضَرْبٌ الْيَوْمَ نہیں ہو سکتا اور الْيَوْمُ ضَرْبٌ نہیں ہو سکتا، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو غُلَامُ زَيْدٍ، یہاں بھی مضاف مضاف الیہ میں تباین کی نسبت، اور ضَرْبُ الْيَوْمِ کے اندر بھی مضاف اور مضاف الیہ میں تباین کی نسبت ہے۔ تو جب دونوں میں تباین کی نسبت ہو تو پھر یہاں دو صورتیں بنیں گی۔ اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے ظرف ہے تو اضافت بمعنی فِي کے ہوگی، اور اگر ظرف نہیں تو اضافت بمعنی لام کے ہوگی۔ غُلَامُ زَيْدٍ ان میں بھی تباین، ضَرْبُ الْيَوْمِ ان میں بھی تباین۔ اب دیکھیں گے کہ بعد والا پہلے کے لیے ظرف ہے یا نہیں، تو ہم نے دیکھا ضَرْبُ الْيَوْمِ یہ الْيَوْمِ کیا ہے؟ ضَرْبٌ کے لیے ظرف ہے، تو پھر اضافت بمعنی فِي کے ہوگی۔ اور اگر ظرف نہیں ہے تو پھر اضافت بمعنی لام کے ہوگی جیسے غُلَامُ زَيْدٍ أَيْ غُلَامٌ لِزَيْدٍ۔ توجہ ہے؟ پھر دہرائیں: اگر مضاف مضاف الیہ میں تباین کی نسبت ہو پھر کیا دیکھیں گے کہ مضاف الیہ مضاف کے لیے ظرف ہے یا ظرف نہیں۔ اگر ظرف ہے تو اضافت بمعنی فِي، ورنہ اضافت بمعنی لام کے ہوگی۔ توجہ ہے؟
پھر اس کے بعد اگر مضاف مضاف الیہ میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہے، یعنی ایک اعم مطلق ہے اور ایک اخص مطلق ہے، جیسے حیوان اور انسان۔ جو بھی انسان ہے وہ حیوان ضرور ہے، لیکن جو بھی حیوان ہے اس کا انسان ہونا ضروری نہیں، وہ گائے بھی ہو سکتی ہے، بکری بھی ہو سکتی ہے، فرس بھی ہو سکتا ہے۔ تو اگر مضاف اور مضاف الیہ میں کون سی نسبت ہے؟ عموم و خصوص مطلق کی، ایک اعم مطلق ہے اور ایک اخص مطلق ہے، تو پھر یہاں دو صورتیں بنیں گی: یا تو مضاف اخص ہوگا اور مضاف الیہ اعم، یا اس کا برعکس ہوگا: مضاف اعم ہوگا اور مضاف الیہ اخص۔ توجہ ہے؟ تو اگر مضاف جو ہے وہ اخص ہوا اور مضاف الیہ اعم ہوا، اگر مضاف اخص ہوا اور مضاف الیہ اعم ہوا، جیسے أَحَدُ الْيَوْمِ۔ اَلْأَحَدُ اتوار کے دن کو کہتے ہیں، أَحَدٌ کسے کہتے ہیں؟ اتوار کے دن، اور يَوْمٌ وہ تو عام ہے، ہر دن کو يَوْمٌ کہتے ہیں۔ توجہ ہے؟ تو يَوْمٌ کیا ہوا؟ اعم، اور اَلْأَحَدُ کیا ہوا؟ اخص۔ أَحَدٌ کیا ہوا؟ اخص۔ توجہ ہے؟ أَحَدٌ اخص ہے، وہ ایک خاص دن کا نام ہے، اتوار کا دن بھئی۔ أَحَدٌ کس کا نام ہے؟ اتوار کے دن کو کہتے ہیں، اور يَوْمٌ عام ہے، تو ایک اخص ہے ایک اعم ہے۔ اب یا تو أَحَدٌ کو مضاف بنائیں گے اور الْيَوْمِ کو مضاف الیہ، یا يَوْمٌ جو ہے اس کو مضاف بنائیں گے اور الْأَحَدِ کو مضاف الیہ، دو صورتیں بنتی ہیں نا۔ تو اس کے اندر اگر مضاف جو ہے وہ اخص رکھا آپ نے اور مضاف الیہ کو اعم رکھا تو یہ بھی جائز نہیں۔ جیسے أَحَدُ الْيَوْمِ، أَحَدٌ کیا ہے؟ اخص، أَحَدٌ خاص دن ہے، اتوار کا دن۔ اور الْيَوْمِ کیا ہے؟ عام ہے، ہر دن کو يَوْمٌ کہتے ہیں، تو آپ نے اخص کی نسبت کس کی طرف کر دی؟ اعم کی طرف۔ اور مضاف مضاف الیہ سے کیا اخذ کرتا ہے؟ تخصیص یا تعریف۔ یہاں پر مضاف خود خاص ہے اور مضاف الیہ عام ہے تو وہ اس سے تخصیص اخذ کر ہی نہیں سکتا بھئی۔ تو جب تخصیص اخذ نہیں کر سکتا تو یہ اضافت بھی جائز نہیں ہے۔ تو یہ جب مضاف اخص ہو اور مضاف الیہ اعم ہو۔ ہاں، اس کا برعکس ہو اگر مضاف کو اعم رکھیں اور مضاف الیہ کو اخص، جیسے يَوْمُ الْأَحَدِ، اب يَوْمٌ جو ہے الْأَحَدِ سے تخصیص اخذ کر لے گا اور اس سے اب کون سا دن مراد ہو جائے گا؟ خاص اتوار کا دن۔ یہ جائز ہے۔
بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ کیا کہ اگر مضاف اور مضاف الیہ میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہو تو یا تو مضاف اعم ہوگا یا اخص۔ اگر مضاف اخص ہو تو پھر تو یہ پہلے ہی اخص ہے، اس نے مضاف الیہ سے کیا تخصیص اخذ کرنی ہے؟ لہٰذا یہ جائز نہیں۔ اور اگر مضاف اعم ہے اور مضاف الیہ اخص جیسے يَوْمُ الْأَحَدِ، اتوار کا دن۔ يَوْمٌ عام تھا لیکن الْأَحَدِ سے اس نے کیا اخذ کر لی؟ تخصیص اخذ کر لی، معلوم ہوا اب يَوْمُ الْأَحَدِ سے خاص اتوار کا دن مراد ہے۔ تو یہ پھر جائز ہے اور یہ اضافت لام کے معنی میں ہوگی۔ کس معنی میں ہوگی؟ لام کے معنی میں ہوگی، جیسے يَوْمُ الْأَحَدِ یا عِلْمُ الْفِقْهِ۔ عِلْمٌ عام ہے، ہر علم کو عِلْمٌ کہتے ہیں اور فِقْهٌ
کیا ہے؟ خاص ہے، تو یہ اعم کی اضافت ہوئی کس کی طرف؟ اخص کی طرف، یہ جائز ہے۔ اعم کی اضافت اخص، تو یہ اس سے تخصیص اخذ کر لے گا۔ اس نے بعد والے سے تخصیص لینی ہے نا، تو بعد والے کو اخص ہونا چاہیے۔ اور اسی طرح شَجَرُ الْأَرَاكِ، اَرَاك میں نے بتایا پیلو کا درخت بھئی، جس سے مسواکیں بنائی جاتی ہیں۔ تو شَجَرُ الْأَرَاكِ، شَجَرٌ عام ہے، ہر درخت کو شَجَرٌ کہتے ہیں، اور الْأَرَاكِ خاص درخت کا نام ہے، تو یہ اعم کی اضافت کس کی طرف ہو گئی؟ اخص کی طرف، تو یہ اس سے تخصیص اخذ کر لے گا، تو یہ بھی جائز ہے۔ توجہ ہے؟ تو جب مضاف اور مضاف الیہ میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہو تو پھر مضاف کو دیکھیں گے وہ اخص ہے یا اعم۔ اگر اخص ہے تو یہ جائز نہیں، اور اگر وہ اعم ہے تو پھر وہ بعد والے سے تخصیص اخذ کر سکے گا، تو یہ جائز ہے۔
اور چوتھی صورت یہ ہے کہ مضاف اور مضاف الیہ میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہو۔ جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ، چاندی کی انگوٹھی۔ اب انگوٹھی اور چاندی دیکھو ایک ہی چیز انگوٹھی بھی ہے اور چاندی بھی ہے۔ اور کبھی ایسا ہوگا صرف انگوٹھی ہوگی لوہے یا سونے کی، دیکھو چاندی نہیں ہے۔ اور کبھی صرف چاندی ہوگی یعنی کوئی اور زیور ہوگا وہ انگوٹھی نہیں۔ تو دیکھو ان میں تین مادے ہوتے ہیں جہاں عموم و خصوص من وجہ ہو۔ ایک مادہ اجتماع کا ہوتا ہے جہاں دونوں اکٹھے ہوتے ہیں، اور دو مادے افتراق کے ہوتے ہیں، ایک کے اندر ایک پایا جاتا ہے دوسرا نہیں، اور دوسری صورت میں صرف دوسرا پایا جائے گا پہلا نہیں پایا جائے گا۔ تو خَاتَمُ فِضَّةٍ، تو خَاتَمٌ اور فِضَّةٌ میں کون سی نسبت؟ عموم و خصوص من وجہ۔ بعض اوقات ایک ہی چیز خَاتَمٌ بھی ہے اور کس سے بنی ہے؟ چاندی سے بھی، تو خَاتَمٌ بھی ہے اور فِضَّةٌ بھی ہے۔ اور بعض اوقات صرف خَاتَمٌ ہوگا فِضَّةٌ نہیں جیسے لوہے کی انگوٹھی بھئی۔ اور بعض اوقات صرف فِضَّةٌ ہوگا خَاتَمٌ نہیں جیسے کوئی اور زیور ہے چاندی کا بھئی۔
تو جب عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہو تو پھر یاد رکھو، مضاف الیہ اگر مضاف کے لیے اصل ہے یعنی مضاف الیہ سے مضاف بنا ہے، تو پھر اس صورت میں اضافت بمعنی مِن کے ہوگی، جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ۔ اب یہ فِضَّةٌ کیا ہے خَاتَمٌ کے لیے؟ اصل ہے، یہ انگوٹھی کس سے بنی ہے؟ چاندی سے، چاندی سے۔ توجہ ہے؟ اگر مضاف اور مضاف الیہ میں کون سی نسبت ہو؟ عموم و خصوص من وجہ، تو پھر دیکھیں گے کہ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں خَاتَمُ فِضَّةٍ اور فِضَّةُ خَاتَمٍ۔ توجہ ہے؟ خَاتَمُ فِضَّةٍ بھی کہہ سکتے ہیں اور فِضَّةُ خَاتَمٍ بھی کہہ سکتے ہیں۔ تو اس صورت میں اگر مضاف الیہ یعنی جو بعد میں آ رہا ہے اس سے مضاف بنا ہے، وہ اس کے لیے اصل ہے، تو یہ اضافت بمعنی مِن کے ہوگی، جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ۔ یہ خَاتَمٌ کس سے بنی ہے؟ فِضَّةٌ سے، فِضَّةٌ اس کے لیے اصل ہے، تو یہ اضافت مِن کے معنی میں ہوگی أَيْ خَاتَمٌ مِنْ فِضَّةٍ۔ اور اگر ایسا نہ ہو، جیسے مثال ذکر کی صاحب جامی نے: فِضَّةُ خَاتَمِكَ خَيْرٌ مِنْ فِضَّةِ خَاتَمِي، آپ کی انگوٹھی کی چاندی میری انگوٹھی کی چاندی سے بہتر ہے۔ تو یہاں دیکھو فِضَّةٌ کی اضافت خَاتَمٌ کی طرف ہو رہی ہے، اور دونوں میں کون سی نسبت؟ عموم و خصوص من وجہ، اور خَاتَمٌ فِضَّةٌ کے لیے اصل نہیں۔ فِضَّةُ خَاتَمِي، مضاف الیہ مضاف کے لیے اصل نہیں، جب اصل نہیں تو یہ اضافت بمعنی لام کے ہوگی۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر دہرائیے بھئی: اگر مضاف اور مضاف الیہ میں تساوی کی نسبت ہو تو یہ اضافت جائز نہیں۔ اگر تباین کی نسبت ہو تو پھر دیکھیں گے مضاف الیہ مضاف کے لیے ظرف ہے یا ظرف نہیں۔ اگر ظرف ہے تو یہ اضافت بمعنی فِي کے، ورنہ اضافت بمعنی لام کے۔ اور اگر مضاف اور مضاف الیہ میں عموم و خصوص مطلق کی نسبت ہے، تو اگر مضاف اخص ہوا تو پھر یہ جائز نہیں، اور اگر مضاف اعم ہوا تو یہ جائز ہے اور یہ اضافت بمعنی لام کے ہوگی۔ اور اگر مضاف اور مضاف الیہ میں عموم و خصوص من وجہ کی نسبت ہو، تو پھر اس صورت میں اگر مضاف الیہ اصل ہے مضاف کے لیے جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ، تو یہ اضافت بمعنی مِن کے ہے۔ اور اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے اصل نہیں ہے جیسے فِضَّةُ خَاتَمِي، یہ خَاتَمٌ فِضَّةٌ کے لیے اصل نہیں، تو پھر یہ اضافت بمعنی لام کے ہوگی۔
اور اس کے بعد صاحب جامی نے ایک قیمتی ضابطہ ذکر فرمایا تھا کہ بعض اوقات اضافت بمعنی لام کے ہوتی ہے لیکن وہاں لام کا اظہار جائز نہیں ہوتا، تو علماء وہاں تاویل کرتے ہیں اور پھر تاویل کر کے وہاں بیان کرتے ہیں کہ یہ اضافت بمعنی لام کے ہے۔ تو صاحب جامی نے آپ کو ضابطہ بتایا کہ جو اضافت لام کے معنی میں ہو وہاں لام کا لفظوں میں اظہار ضروری نہیں کہ لمبی لمبی تاویلیں کر کے، دور دور کی تاویلیں کر کے لام کا لفظوں میں اظہار کیا جائے، بلکہ وہاں صرف لام کا معنی یعنی لام کا جو، لام کس لیے آتا ہے؟ اختصاص کے لیے، تو وہاں بس اختصاص والا معنی پایا جائے کافی ہے، وہاں لام کا اظہار لفظوں میں ضروری نہیں۔ جیسے يَوْمُ الْأَحَدِ، يَوْمُ الْأَحَدِ یہ اضافت لام کے معنی میں ہے لیکن یہاں لام کا اظہار لفظوں میں صحیح نہیں۔ يَوْمٌ لِلْأَحَدِ ہم نہیں کہہ سکتے، یہ عربی میں اس طرح استعمال نہیں ہوتا۔ تو پھر علماء کیا کرتے ہیں؟ اس میں تاویل کرتے ہیں۔ کیا کرتے ہیں؟ تو صاحب جامی فرماتے ہیں کوئی دور کی تاویلات کرنے کی ضرورت نہیں، بس جو اضافت لام کے معنی میں ہو وہاں اختصاص والا معنی ہونا چاہیے، چاہے لام کا لفظوں میں اظہار صحیح نہ ہو بھئی۔ تو يَوْمُ الْأَحَدِ یہاں دیکھو يَوْمٌ عام تھا اور الْأَحَدِ کی طرف اضافت کی وجہ سے اس میں کیا آ گیا؟ اختصاص آ گیا کہ کون سا دن ہے؟ اتوار والا دن ہے، کوئی اور دن مراد نہیں، تو بس لام کا معنی یعنی لام کا مدلول یعنی اختصاص کا معنی وہاں ہونا چاہیے، وہ اضافت اختصاص کا فائدہ دے رہی ہو چاہے لام کا لفظوں میں اظہار جائز نہ ہو۔ یا عِلْمُ الْفِقْهِ، عِلْمٌ عام ہے اور الْفِقْهُ کیا ہے؟ خاص ہے، تو عِلْمُ الْفِقْهِ یہاں یہ اضافت اختصاص کا فائدہ دے رہی ہے، عِلْمٌ کے اندر کیا آ گیا فقہ کی وجہ سے؟ اختصاص آ گیا، تو اگرچہ یہاں لام کا اظہار صحیح نہیں عِلْمٌ لِلْفِقْهِ اس طرح عربی میں استعمال نہیں ہوتا، تو یہاں لام کا لفظوں میں اظہار درست نہیں لیکن یہاں اختصاص ہے اس اضافت کے اندر، تو لہٰذا ہم کیا کہیں گے کہ یہ اضافت بمعنی لام کے ہے۔ یا شَجَرُ الْأَرَاكِ، یہاں پر بھی یہ اضافت کیا ہے؟ اختصاص کا فائدہ دے رہی ہے، اگرچہ لفظوں میں لام کا اظہار صحیح نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں اگر آپ یہ ضابطہ لے لیں گے کہ لام کا اظہار لفظوں میں ضروری نہیں، تو پھر آپ بہت سے تکلفات بعیدہ کی آپ کو حاجت پیش نہیں آئے گی جہاں پر لام کا اظہار لفظوں میں صحیح نہیں ہوتا اور علماء کیا کرتے ہیں؟ پھر تاویلات کرتے ہیں، اس کی پھر حاجت پیش نہیں آئے گی۔ تو جو اضافت لام کے معنی میں ہو وہاں اختصاص ہونا چاہیے، اگرچہ لام کا لفظوں میں اظہار صحیح نہ ہو بھئی۔ كُلُّ رَجُلٍ وَكُلُّ وَاحِدٍ، تو كُلُّ دیکھو مضاف الیہ چاہتا ہے۔ كُلّ کا معنی سب کے سب یا سارا کا سارا، اور یہ مضاف الیہ چاہتا ہے، تو یہاں پر بھی دیکھو اختصاص آ گیا كُلُّ رَجُلٍ۔ كُلّ عام تھا، کوئی بھی چیز ساری کی ساری ہو سکتی ہے لیکن رَجُلٌ نے آ کر بتلا دیا کہ كُلّ سے کس کے سارے افراد مراد ہیں؟ رَجُلٌ کے سارے افراد مراد ہیں۔
اور پھر آخر میں صاحب کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ وہ اضافت جو بمعنی فِي کے ہوتی ہے وہ عربی میں نہایت قلیل الاستعمال ہے، لہٰذا اس کو اکثر نحوی جو ہیں اضافت بمعنی لام کی طرف لوٹا دیتے ہیں۔ کس کی طرف؟ لام کی طرف، تاکہ اضافت معنویہ کی قسمیں کم ہو جائیں، ورنہ تو تین قسمیں بنیں گی یا تو لام ہوگا یا فِي یا مِن۔ تو چونکہ وہ اضافت جو فِي کے معنی میں ہوتی ہے وہ قلیل الاستعمال ہے، لہٰذا اکثر نحوی اس کو کس میں داخل کر دیتے ہیں؟ اضافت بمعنی لام میں داخل کر دیتے ہیں تاکہ قسمیں کم ہو جائیں بھئی۔ جیسے ضَرْبُ الْيَوْمِ، اصل میں کیا ہے؟ ضَرْبٌ فِي الْيَوْمِ، تو یہ اضافت فِي کے معنی میں ہے، یا جیسے صَلَاةُ اللَّيْلِ، یہ صَلَاةُ اللَّيْلِ کس معنی میں ہے؟ صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ۔ تو یہاں مضاف الیہ جو ہے وہ ظرف ہے مضاف کے لیے، تو یہ اضافت بمعنی فِي کے ہے۔ لیکن اکثر نحوی اس کو اضافت بمعنی لام کے اندر داخل کر دیتے ہیں تاکہ اضافت معنوی کی قسمیں کم ہو جائیں، تین کے بجائے کتنی ہو جائیں؟ دو، یا تو بمعنی لام ہوگی یا بمعنی مِن، اور فِي والی بھی کس میں داخل ہو گئی؟ لام میں، تو تین کے بجائے دو قسمیں رہ جائیں گی۔ اور کس طرح؟ جیسے ضَرْبُ الْيَوْمِ، اصل میں کیا تھا ضَرْبٌ فِي الْيَوْمِ، وہ اس کو لوٹاتے ہیں لام کی طرف کس طرح؟ کہ ضَرْبٌ لَهُ اخْتِصَاصٌ بِالْيَوْمِ، یہ ضَرْبٌ کیا ہے اس کا اس دن کے ساتھ اختصاص ہے، بھئی کس طرح اختصاص ہے؟ بمعنی کہ یہ اس کے اندر واقع ہوئی ہے اس دن کے اندر یہ ضَرْبٌ بھئی۔ یا صَلَاةُ اللَّيْلِ، یہ اصل میں کیا تھا صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ، لیکن اس کو بھی نحوی اضافت بمعنی لام کی طرف لوٹاتے ہیں أَيْ صَلَاةٌ لَهَا اخْتِصَاصٌ بِاللَّيْلِ، وہ نماز جس کا اختصاص ہے رات کے ساتھ یعنی اس میں وہ واقع ہوتی ہے۔ تو یہ قسمیں کم کرنے کے لیے نحوی حضرات اضافت بمعنی فِي اس کو اضافت بمعنی لام میں داخل کرتے ہیں، کیونکہ اضافت بمعنی فِي عربی زبان میں قلیل ہے، جب قلیل ہے تو اس کو الگ قسم شمار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اس کو اضافت بمعنی لام ہی میں داخل کر دو بھئی۔
اب آئیے آج کے سبق پر: وَتُفِيدُ أَيِ الْإِضَافَةُ الْمَعْنَوِيَّةُ تَعْرِيفًا أَيْ تَعْرِيفَ الْمُضَافِ مَعَ الْمُضَافِ إِلَيْهِ الْمَعْرِفَةِ لِأَنَّ الْهَيْئَةَ التَّرْكِيبِيَّةَ فِي الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ لِلدَّلَالَةِ عَلَى مَعْلُومِيَّةِ الْمُضَافِ۔
بھئی پہلے متن متن دیکھ لیجیے۔ کہتے ہیں وَتُفِيدُ تَعْرِيفًا مَعَ الْمَعْرِفَةِ۔ متن مل گیا؟ وَتُفِيدُ تَعْرِيفًا، اور یہ جو اضافت معنویہ ہے یہ تعریف کا فائدہ دیتی ہے، مَعَ الْمَعْرِفَةِ معرفہ کے ساتھ۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ اضافت لفظی صرف لفظوں میں تخفیف کا فائدہ دیتی ہے، جبکہ اضافت معنوی تعریف یا تخصیص کا فائدہ دے گی۔ اگر مضاف الیہ معرفہ ہو تو مضاف بھی کیا بن جائے گا؟ معرفہ بن جائے گا۔ اور اگر مضاف الیہ نکرہ ہو تو پھر مضاف معرفہ تو نہیں بنے گا لیکن اس میں تخصیص آ جائے گی۔ توجہ ہے؟ ایک ہے مضاف دوسرا ہے مضاف الیہ۔ مضاف الیہ سے مضاف نے تعریف یا تخصیص اخذ کرنی ہے، کیونکہ اضافت معنویہ فائدہ ہی کس چیز کا دیتی ہے؟ تعریف یا تخصیص کا۔ تو اگر مضاف الیہ معرفہ ہوا تو مضاف بھی اس سے تعریف اخذ کر لے گا۔ جیسے غُلَامٌ یہ نکرہ ہے، اس کی اضافت کر دو زَيْدٌ کی طرف، زَيْدٌ دیکھو معرفہ ہے، غُلَامُ زَيْدٍ زید کا غلام، تو اب یہ غلام بھی کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا، اس نے زید سے تعریف اخذ کر لی۔ اور اگر مضاف الیہ نکرہ ہو تو پھر وہاں تعریف تو نہیں آئے گی، ہاں اختصاص آ جائے گا۔ جیسے غُلَامٌ کی اضافت آپ رَجُلٌ کی طرف کر دیں۔ غُلَامٌ نکرہ ہے اور آپ نے اضافت بھی رَجُلٌ یعنی نکرہ کی طرف کر دی، غُلَامُ رَجُلٍ کسی آدمی کا کوئی غلام۔ تو پہلے غلام عام تھا، چاہے مرد کا غلام ہو چاہے عورت کا غلام ہو، سب پر وہ صادق آ رہا تھا، لیکن جب آپ نے رَجُلٌ کی طرف اضافت کر دی اب یہ صرف کس پر صادق آئے گا؟ رَجُلٌ کے غلام پر صادق آئے گا، اِمْرَأَة یعنی عورت کے غلام پر یہ صادق نہیں آئے گا، تو دیکھو تقلیل شرکاء لازم آئی، جو اس میں شریک تھے وہ کیا ہو گئے؟ کم ہو گئے، اور اسی کو اختصاص کہتے ہیں۔ احتمالات کم ہو گئے، کیا ہو گئے؟ احتمالات اس کے اندر کم ہو گئے تو یہ اختصاص ہے۔ تو حاصل کلام کیا؟ کہ اضافت معنویہ یا تعریف کا فائدہ دے گی یا تخصیص کا۔ اگر معرفہ کی طرف اضافت ہو تو تعریف کا فائدہ دے گی، مضاف بھی معرفہ بن جائے گا، اور اگر نکرہ کی طرف اضافت ہوئی تو وہ، تو تخصیص آ جائے گی مضاف کے اندر۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے متن۔ کہتے ہیں وَتُفِيدُ تَعْرِيفًا مَعَ الْمَعْرِفَةِ، اور اضافت معنویہ تعریف کا فائدہ دیتی ہے معرفہ کے ساتھ، یعنی جب مضاف الیہ معرفہ ہو۔ آگے متن دیکھیے: وَتَخْصِيصًا مَعَ النَّكِرَةِ، اور اضافت معنویہ تخصیص کا فائدہ دیتی ہے نکرہ کے ساتھ، یعنی جب مضاف الیہ نکرہ ہو تو مضاف میں تخصیص آ جائے گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب اس سارے کو شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں وَتُفِيدُ أَيِ الْإِضَافَةُ الْمَعْنَوِيَّةُ کہ اضافت معنویہ فائدہ دیتی ہے تَعْرِيفًا، تعریف کا فائدہ دیتی ہے بھئی کس چیز کی تعریف؟ صاحب جامی نے بتلایا أَيْ تَعْرِيفَ الْمُضَافِ، مضاف کی تعریف کا فائدہ دیتی ہے۔ متن میں تھا مَعَ الْمَعْرِفَةِ، کس کے ساتھ؟ معرفہ کے ساتھ۔ صاحب جامی نے بتلا دیا مَعَ الْمُضَافِ إِلَيْهِ الْمَعْرِفَةِ، کہ مضاف الیہ جب معرفہ ہو تو اس وقت یہ مضاف میں تعریف کا فائدہ دے گی۔ بھئی تعریف کا فائدہ کیوں دے گی؟ کہتے ہیں لِأَنَّ الْهَيْئَةَ التَّرْكِيبِيَّةَ فِي الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ لِلدَّلَالَةِ عَلَى مَعْلُومِيَّةِ الْمُضَافِ۔ ادھر دیکھیے، کہتے ہیں اس لیے کیونکہ یہ جو ہیئت ترکیبیہ ہے اضافت معنویہ میں، اضافت معنویہ میں کیا کیا جاتا ہے؟ ایک لفظ ہوتا ہے مضاف اور آگے کیا آئے گا؟ مضاف الیہ، تو مضاف کو کس کے ساتھ جوڑ دیا؟ مضاف الیہ کے ساتھ، تو دیکھو ترکیب آ گئی، ترکیب کا کیا معنی ہے؟ جوڑنا۔ تو یہ جو ہیئت ترکیبیہ ہے، یہ جو صورت ہے ترکیب والی، یہ اضافت معنویہ کے اندر اس کو وضع ہی اس لیے کیا گیا ہے تاکہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرے۔
جب مضاف الیہ معرفہ ہو۔ جب مضاف الیہ۔ بھئی اضافت معنویہ کی بات چل رہی ہے۔ اضافت معنویہ میں مضاف الیہ معرفہ بھی ہو سکتا ہے اور نکرہ بھی۔ اگر مضاف الیہ معرفہ ہوا تو مضاف کیا اخذ کر لے گا اس سے؟ تعریف۔ اور اگر مضاف الیہ نکرہ ہوا تو مضاف اس سے کیا اخذ کرے گا؟ تخصیص۔ تو یہ جو اضافت معنویہ ہے جب مضاف الیہ کیا ہو؟ معرفہ، تو یہ جو اضافت معنویہ ہے جب اس کے اندر مضاف کی اضافت معرفہ کی طرف ہو رہی ہو، تو اس کو وضع ہی اس لیے کیا گیا ہے تا کہ یہ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کرے۔
غلام عام تھا، نکرہ تھا۔ آپ نے زید کی طرف اس کی اضافت کر دی، غُلَامُ زَيْدٍ، زید کا غلام۔ اب دیکھو زید کا ایک غلام ہے دیکھو، اب یہ غُلَامُ زَيْدٍ اب اس ایک متعین غلام پر دلالت کر رہا ہے۔ توجہ ہے؟ غُلَامٌ کیا تھا؟ عام تھا، دنیا کے ہر غلام پر صادق آ رہا تھا، لیکن جب آپ نے زید کی طرف یعنی معرفہ کی طرف اس کی اضافت کر دی اب اس نے اس زید کے متعین جو ایک اس کا غلام ہے اس پر یہ دلالت کر رہا ہے۔ تو مضاف بھی کیا ہو گیا؟ معلوم اور متعین۔ پہلے معلوم اور متعین نہیں تھا، دنیا کے ہر غلام پر یہ لفظ صادق آ رہا تھا، اور اب جب آپ نے معرفہ کی طرف اضافت کی تو اس نے کس پر دلالت کی؟ ایک معلوم اور متعین غلام پر اس نے دلالت کی۔ تو یہ جو دلالت معنویہ ہے اس کو وضع ہی اس لیے کیا گیا ہے، اس کا، اس کا مقصد ہی یہ ہے کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرے۔ کس پر؟ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کرے، اس کی وضع کا مقصد ہی یہ ہے، اس کو بنایا ہی اس لیے گیا ہے۔ کب؟ جب کہ مضاف الیہ بھی معرفہ ہو۔ جب مضاف الیہ معرفہ ہوگا تو مضاف بھی کیا ہو جائے گا؟ معرفہ ہو جائے گا، کیونکہ اس کو وضع ہی اس مقصد کے لیے، اس اضافت کی وضع کا مقصد ہی یہ ہے، یہ معرفہ کی طرف اضافت کی ہی اس لیے گئی ہے تا کہ یہ مضاف بھی متعین اور معلوم ہو جائے۔
تو کہتے ہیں: لِأَنَّ الْهَيْئَةَ التَّرْكِيبِيَّةَ فِي الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ، اس لیے کیونکہ یہ جو ہیئت ترکیبیہ ہے، ہیئت کا معنی صورت، اَلتَّرْكِيبِيَّة وہ صورت جس میں ترکیب ہے یعنی مضاف اور مضاف الیہ آپس میں مل رہے ہیں، مضاف کو آپ جوڑ رہے ہیں مضاف الیہ کے ساتھ۔ تو یہ جو ہیئت ترکیبیہ ہے فِي الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ کس کے اندر؟ اضافت معنویہ کے اندر، مَوْضُوعَةٌ اس کو وضع کیا گیا ہے، لِلدَّلَالَةِ تا کہ یہ دلالت کرے، عَلَى مَعْلُومِيَّةِ الْمُضَافِ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر۔ یہ کب ہے؟ جب مضاف الیہ معرفہ ہو، مضاف الیہ معرفہ ہو۔
بھئی دیکھیے۔ اضافت معنویہ اس کو کس لیے وضع کیا گیا ہے؟ تا کہ یہ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کرے، جب مضاف الیہ معرفہ ہو۔ اب آپ نے جب کہا غُلَامُ زَيْدٍ، تو اس سے زید کا ایک متعین غلام مراد ہے، زید کا ایک ہی مثلاً غلام ہے۔ تو جب آپ نے غُلَامُ زَيْدٍ کہا تو اس نے اب اس زید کے اس متعین اور معلوم غلام پر دلالت کر دی، اور اس کو وضع بھی اسی مقصد کے لیے کیا گیا ہے اس اضافت معنویہ کو۔ یا دوسری صورت یہ ہے زید کے کئی غلام ہیں، ایک غلام نہیں ہے بلکہ زید کے کئی غلام ہیں، لیکن ان میں سے ایک غلام جو ہے اس کا زید کے ساتھ زیادہ اختصاص ہے، زیادہ تعلق ہے، یا اس کی زیادہ شہرت ہے، وہ زید کی زیادہ اچھے طریقے سے خدمت کرتا ہے، زید کو بھی وہ محبوب ہے کہ وہ زید کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے۔ تو جب آپ نے غُلَامُ زَيْدٍ کہا، جب آپ نے غُلَامُ زَيْدٍ کہا تو یہ اب وہ زید کا جو غلام ہے جو اس کے غلاموں میں زیادہ خاص ہے، یا جس کے جو زید کے غلاموں میں سے بڑا ہے اپنی صفات اور کمالات کی وجہ سے، تو دیکھو فوراً وہ والا غلام ذہن میں آئے گا۔ وہ والا غلام ذہن میں آئے گا۔ اور اگر زید کا کوئی غلام ایسا نہیں ہے، یا چلو یا ہے تو، لیکن آپ اور مخاطب زید کے کسی اور غلام کے بارے میں بات کر رہے تھے، کسی اور غلام کے بارے میں۔ تو یہاں پر بھی جب میں نے غُلَامُ زَيْدٍ کہا تو دیکھو ایک اور غلام ہے زید کا، ہم اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو اب جب میں غُلَامُ زَيْدٍ کہوں گا تو آپ کے ذہن میں فوراً یہ والا غلام آئے گا جس کے بارے میں بات چل رہی ہے۔ تو دیکھو اس نے ایک معلوم اور متعین غلام پر دلالت کی۔ کس پر؟ توجہ ہے؟ اس دلالت کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے؟ کہ مضاف کیا ہے معلوم اور متعین، اس کی پھر اتنی صورتیں ہیں: یا تو غلام ہی ایک ہوگا، تو جب میں غُلَامُ زَيْدٍ کہوں گا تو ایک ہی تو غلام ہے اس کا، وہی مراد ہو جائے گا۔ یا غلام تو زیادہ ہیں لیکن ان میں سے ایک کا زید کے ساتھ زیادہ تعلق ہے، اس کی زیادہ خدمت کرنے والا ہے یا وہ زیادہ مشہور ہے، یا میرے اور آپ کے درمیان کوئی ایک غلام کے بارے میں بات چل رہی ہے، تو فوراً وہی والا مراد ہو جائے گا یا وہ جو مشہور ہے وہ مراد لے لیں گے، مراد ہوگا یا جو میرے اور آپ کے درمیان جس کی بات چل رہی ہے موقع کے مطابق۔ کسی وقت جب غُلَامُ زَيْدٍ کہا جائے گا تو وہ اس کا مشہور غلام مراد ہوگا، باقی غلام مراد نہیں، تو دیکھو اس نے بھی غلام کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کی۔ یا زید کا ایک مشہور غلام بھی ہے لیکن میرے اور آپ کے درمیان ایک اور غلام کی بات چل رہی تھی، تو اب جب میں آپ سے بات کرتے ہوئے غُلَامُ زَيْدٍ کہوں گا تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اسی غلام کی بات ہو رہی ہے جو ابھی ذکر ہو رہا تھا بھئی۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا یہ اضافت معنویہ اس کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے تا کہ یہ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کرے۔ پھر دیکھیے ترجمہ، کہتے ہیں: لِأَنَّ الْهَيْئَةَ التَّرْكِيبِيَّةَ فِي الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ، اس لیے کیونکہ یہ جو ہیئت ترکیبیہ ہے اضافت معنویہ کے اندر، مَوْضُوعَةٌ لِلدَّلَالَةِ عَلَى مَعْلُومِيَّةِ الْمُضَافِ، اس کو وضع کیا گیا ہے تا کہ یہ دلالت کرے مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر۔ اس کو وضع اس لیے کیا گیا ہے۔
لَا أَنَّ نِسْبَةَ أَمْرٍ إِلَى مُعَيَّنٍ يَسْتَلْزِمُ مَعْلُومِيَّةَ الْمَنْسُوبِ وَمَعْهُودِيَّتَهُ فَإِنَّ ذٰلِكَ غَيْرُ لَازِمٍ كَمَا لَا يَخْفَى۔ بعض نحوی حضرات فرماتے ہیں کہ غُلَامُ زَيْدٍ، جب آپ نے غلام کی اضافت کس کی طرف کی؟ زید کی طرف، یہ کون سی اضافت ہے؟ اضافت معنویہ۔ انہوں نے اور تقریر کی۔ وہ فرماتے ہیں کہ جب آپ کسی چیز کی نسبت کریں کسی معین کی طرف، جب آپ کسی چیز کی نسبت کریں کسی متعین کی طرف، تو یہ مستلزم ہے اس کے متعین اور معہود ہونے کو۔ یعنی معلوم ہوا وہ منسوب وہ بھی کیا ہے؟ وہ بھی معلوم اور متعین ہے۔ نہیں توجہ؟ صاحب جامی نے تو کیا فرمایا؟ کہ اضافت معنویہ کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرے گی اور معہود ہونے پر جب اضافت کس کی طرف ہو؟ معرفہ کی طرف ہو۔ بعض نحوی حضرات نے اور تقریر کی اس مقام کی۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی چیز کی نسبت کی جائے کس کی طرف؟ متعین چیز کی طرف، غُلَامُ زَيْدٍ، غُلَامٌ نکرہ ہے لیکن آپ نے اس کی نسبت کس کی طرف کر دی؟ زید کی طرف۔ دوسرے نحوی حضرات کی تقریر چل رہی ہے۔ وہ فرماتے ہیں: جب کسی چیز کی نسبت کسی معین چیز کی طرف کی جائے، تو اس سے وہ جس کی نسبت کی گئی ہے وہ بھی متعین ہو جاتا ہے۔ وہ بھی متعین ہو جاتا ہے۔ کیا بات ہوئی؟ جب کسی چیز کی نسبت کی جائے کس کی طرف؟ کہ جب کسی چیز کی نسبت کی جائے کس کی طرف؟ غُلَامُ زَيْدٍ، غُلَامٌ کی نسبت کس کی طرف کی؟ زید کی طرف اور زید کیا ہے؟ معین۔ تو جب کسی چیز کی نسبت معین کی طرف کی جائے تو اس کے ساتھ لازم ہے کہ جس چیز کی نسبت کی جا رہی ہے وہ بھی معلوم اور متعین ہوگی۔ غُلَامٌ کی نسبت کس کی طرف کی؟ زید کی طرف، تو یہ غُلَامٌ بھی معلوم ہوا معلوم اور متعین ہوگا۔
صاحب جامی فرماتے ہیں نہیں، یہ صحیح نہیں ہے بھئی۔ کسی غیر معین چیز کی نسبت آپ متعین کی طرف کر دیں تو اس سے اس کے ساتھ لازمی نہیں ہے کہ وہ غیر متعین بھی کیا ہو جائے؟ متعین ہو جائے۔ جیسے دیکھو، غُلَامٌ لِزَيْدٍ۔ غُلَامٌ لِزَيْدٍ، اب دیکھو غُلَامٌ لِزَيْدٍ، اب اس کے اندر غلام کی نسبت کس کی طرف کی جا رہی ہے؟ زید کی طرف کی جا رہی ہے لیکن غُلَامٌ نکرہ ہے، کیونکہ درمیان میں لام موجود ہے، اضافت نہیں کر رہے ہم، بلکہ غلام کی نسبت کر رہے ہیں کس کی طرف؟ زید کی طرف۔ توجہ ہے؟ غلام کی نسبت ہم کس کی طرف کر رہے ہیں؟ زید کی طرف کر رہے ہیں، لیکن ابھی بھی غلام معرفہ نہیں، غلام نکرہ ہے کیونکہ غُلَامٌ لِزَيْدٍ غلام پر کیا آ رہی ہے؟ تنوین آ رہی ہے، نہ اس پر الف لام ہے نہ اس کی اضافت ہو رہی ہے، تو یہ اسی طرح نکرہ کا نکرہ ہے۔ معنی کیا ہوگا؟ غُلَامٌ لِزَيْدٍ زید کا کوئی ایک غلام۔ زید کا کوئی ایک غلام۔ تو اب غلام کی نسبت کس کی طرف ہوئی؟ زید کی طرف اور زید کیا ہے؟ متعین ہے، لیکن اس کے ساتھ لازم نہیں کہ جس کی نسبت کی جا رہی ہے وہ بھی کیا ہو جائے؟ متعین، یہاں غلام
متعین نہیں ہوا۔ نیز دوسری مثال دیکھ لیجیے: یاد رکھو یہ جو معرفہ اور نکرہ ہونا ہے یہ صرف اسم ہوتا ہے۔ یہ کس میں ہوگا؟ صرف اسم میں ہوگا، اسم کبھی معرفہ ہوتا ہے اور کبھی نکرہ۔ فعل، وہ وہاں تعریف و تنکیر جاری نہیں ہوتی۔ فعل کبھی معرفہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح حروف بھی معرفہ نہیں ہوتے، تو تعریف و تنکیر کی یہ تقسیم کس کے اندر ہے؟ اسم کے اندر ہے، حروف اور فعل کے اندر نہیں ہے۔ تو اب دیکھو ضَرَبَ زَيْدٌ، ضَرَبَ فعل کی ہم نے کس کی طرف نسبت کر دی؟ زید کی طرف۔ اور آپ نے، نحوی حضرات نے ضابطہ کیا بتلایا تھا؟ کہ جب بھی کسی چیز کی نسبت کسی معین کی طرف کر دی جائے تو یہ کس چیز پر دلالت کرتی ہے کہ یہ جس کی نسبت کی جا رہی ہے یہ معلوم اور متعین ہے، تو ضَرَبَ زَيْدٌ، ضَرَبَ فعل کی نسبت زید یعنی ایک متعین ذات کی طرف کی جا رہی ہے، لیکن یہ ضَرَبَ فعل معرفہ نہیں بنا، کیونکہ فعل تو معرفہ ہوتا ہی نہیں۔
پھر سنو، صاحب جامی نے کیا فرمایا؟ کہ یہ جو اضافت معنویہ ہے اس کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کرے جب اضافت کس کی طرف ہو؟ معرفہ کی طرف ہو۔ جبکہ بعض نحوی حضرات نے اور تعریف کی، انہوں نے کہا اضافت معنویہ تعریف کا فائدہ اس لیے دیتی ہے کہ اس کے اندر ایک چیز کی اضافت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ متعین کی طرف، غُلَامُ زَيْدٍ، غلام کی نسبت کس کی طرف ہو رہی ہے؟ متعین کی طرف، اور جب بھی کسی چیز کی متعین کی طرف آپ نسبت کریں گے تو وہ جس کی نسبت کی جا رہی ہے وہ بھی کیا ہوگا؟ معلوم اور متعین ہوگا۔ صاحب جامی فرماتے ہیں نہیں، نہیں، کسی چیز کی نسبت متعین کی طرف کرنے سے اس کا معلوم اور متعین ہونا لازم نہیں آتا۔ جیسے غُلَامٌ لِزَيْدٍ، یہ غلام کی نسبت کس کی طرف ہے؟ زید کی طرف کی جا رہی ہے، لیکن یہ غلام معرفہ نہیں بنا کیونکہ اضافت نہیں ہے، درمیان میں لام موجود ہے۔ اور یا ضَرَبَ زَيْدٌ، یہ ضَرَبَ فعل کی نسبت کس کی طرف ہے؟ زید کی طرف ہے، تو دیکھو ایک متعین کی طرف ضَرَبَ کی نسبت ہو رہی ہے، لیکن یہ ضَرَبَ معرفہ نہیں بنا۔ معلوم ہوا کسی چیز کی نسبت معرفہ کی طرف ہو، متعین کی طرف ہو، تو اس چیز کا معلوم اور معہود ہونا لازمی نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو یہی بیان کر رہے ہیں دیکھیے۔ کہتے ہیں: لَا أَنَّ نِسْبَةَ أَمْرٍ إِلَى مُعَيَّنٍ، کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی چیز کی جب نسبت کی جائے إِلَى مُعَيَّنٍ کسی معین کی طرف، يَسْتَلْزِمُ تو یہ مستلزم ہے، یہ مستلزم ہے یعنی اس کے ساتھ لازم ہے، اس کے ساتھ لازم ہے، کس چیز کو یہ مستلزم ہے؟ مَعْلُومِيَّةَ الْمَنْسُوبِ اس منسوب کا معلوم ہونا، وَمَعْهُودِيَّتَهُ اور اس کا متعین ہونا۔ معہود کا معنی متعین بھئی، معہود کا کیا معنی؟ متعین اور مقررہ، تو جو معلوم ہوگا وہ متعین ہوگا، وہ معہود ہوگا۔ توجہ ہے؟ يَسْتَلْزِمُ کا کیا معنی؟ ادھر دیکھیے، ایک چیز کی آپ نے نسبت کی متعین کی طرف تو یہ مستلزم ہے یعنی اس کے ساتھ لازم ہے، کیا لازم ہے؟ جب بھی آپ ایک چیز کی نسبت کریں گے متعین کی طرف تو اس کے ساتھ لازم ہے کہ وہ جو منسوب ہے جس کی نسبت کی جا رہی ہے وہ معلوم ہے اور معہود ہے، متعین ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر ترجمہ دیکھیے: لَا أَنَّ نِسْبَةَ أَمْرٍ إِلَى مُعَيَّنٍ ایسا نہیں ہے کہ کسی بھی چیز کی جب نسبت کی جائے کسی معین کی طرف، يَسْتَلْزِمُ مَعْلُومِيَّةَ الْمَنْسُوبِ تو یہ مستلزم ہو منسوب کے معلوم ہونے کو، وَمَعْهُودِيَّتَهُ اور اس کے معہود ہونے کو، اس کے متعین ہونے کو، یہ مستلزم نہیں ہے۔ فَإِنَّ ذٰلِكَ غَيْرُ لَازِمٍ اس لیے کیونکہ یہ لازم نہیں ہے، كَمَا لَا يَخْفَى جیسے کہ یہ بات پوشیدہ نہیں ہے، یہ بات ظاہر ہے بھئی۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ فَإِنْ قُلْتَ، جی اب اشکال ذکر کریں گے۔ اشکال یہ ہے، ادھر دیکھیے: آپ نے ہمیں کیا کہا کہ اضافت معنویہ اس کو کس لیے وضع کیا گیا ہے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر، دہراؤ بھئی زبان سے، اضافت معنویہ کو کس لیے وضع کیا گیا ہے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرے گی جب مضاف الیہ کیا ہو؟ معرفہ ہو۔ اب کہتے ہیں بھئی بعض اوقات غُلَامُ زَيْدٍ اضافت معنویہ لے آتے ہیں لیکن کسی معین غلام کی طرف اشارہ نہیں ہوتا۔ کسی، زید کے مثلاً کئی غلام ہیں، میں آپ سے باتیں کرتے ہوئے ذکر کرتا ہوں جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ، میرے پاس زید کا ایک غلام آیا تھا۔ اب دیکھو غُلَامُ زَيْدٍ، غلام کی اضافت معرفہ کی طرف ہو رہی ہے اور اے صاحب جامی آپ نے ہمیں کیا بتایا؟ کہ اضافت معنویہ کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے کہ یہ مضاف کے معلوم اور متعین ہونے پر دلالت کرتی ہے، لیکن میں نے کہا جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ میرے پاس زید کا ایک غلام آیا تھا، اب یہاں پر، یہاں پر مخاطب کو پتا نہیں چلا کہ کون سا غلام آیا تھا، کیونکہ میرے اور اس کے درمیان کوئی پہلے زید کے غلام کی بات نہیں چل رہی تھی اور زید کے کئی غلام ہیں، اب میں اس سے کہتا ہوں جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ میرے پاس زید کا ایک غلام آیا تھا۔ آپ نے تو ہمیں کیا کہا کہ اضافت معنویہ کس لیے وضع ہے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرتی ہے جب معرفہ کی طرف ہو، اور یہاں پر معرفہ کی طرف اضافت ہو رہی ہے لیکن غلام متعین اور معلوم نہیں ہے۔
تو اس کا جواب دیں گے صاحب جامی کہ بھئی دیکھیے اس اضافت معنویہ کو وضع تو اسی لیے کیا گیا ہے، لیکن بعض اوقات استعمال کر لیا جاتا ہے غیر معین کے لیے۔ تو وضع اور چیز ہے، استعمال اور چیز ہے۔ تو وضع تو ہے یہ کسی معین کے لیے، لیکن استعمال کبھی کس کے لیے کر لیتے ہیں؟ غیر معین کے لیے۔ توجہ ہے؟ پھر دہرائیں: وضع کس لیے ہے؟ معین کے لیے کہ مضاف معین ہے، اور استعمال کبھی کس میں کر لیتے ہیں؟ کہ مضاف غیر معین ہے۔ تو وضع ہے یہ معین کے لیے اور استعمال کبھی کس لیے کر لیتے ہیں؟ غیر معین کے لیے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے الف لام۔ الف لام وضع تو ہے کسی معین کے لیے، لیکن کبھی اس کو غیر معین کے لیے بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ وضع کس لیے؟ معین کے لیے، لیکن کبھی کس لیے استعمال کر لیتے ہیں؟ غیر معین کے لیے۔ جیسے قرآن میں حضرت یعقوب علیہ السلام کا قول ذکر ہوتا ہے، تو وہ فرماتے ہیں: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ، مجھے خوف ہے کہ ان کو یعنی حضرت یوسف علیہ السلام کو بھیڑیا کھا جائے گا۔ تو أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ، الذِّئْبُ، ذِئْبٌ کسے کہتے ہیں؟ بھیڑیے کو، اور اس پر الف لام آیا۔ اور الف لام تو وضع ہے کس لیے؟ کسی معین چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لیے، لیکن یہاں پر یہ الف لام کسی معین بھیڑیے کی طرف اشارہ نہیں کر رہا، یہ الف لام عہد ذہنی ہے بھئی۔ تو یہ الذِّئْبُ لفظوں کے اعتبار سے تو معرفہ بن گیا، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ ابھی بھی نکرہ ہے، اور اس کا نکرہ والا ہی ترجمہ کریں گے: إِنِّي أَخَافُ مجھے خوف ہے أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ کہ ان کو کوئی بھیڑیا کھا جائے گا۔ ذِئْبٌ کا معنی کوئی بھیڑیا یا کوئی ایک بھیڑیا، اور الذِّئْبُ کا بھی وہی معنی ہے۔ تو صاحب جامی فرماتے ہیں کہ جیسے الف لام وضع تو معین کے لیے ہے لیکن اس کو استعمال کبھی غیر معین کے لیے بھی کر لیا جاتا ہے، تو اسی طرح یہاں پر یہ اضافت معنویہ جب معرفہ کی طرف ہو اضافت، تو یہ وضع کس لیے ہے؟ کہ مضاف معلوم اور متعین ہوگا، لیکن کبھی اس کو غیر معلوم اور غیر متعین کے لیے بھی استعمال کر لیا جاتا ہے۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں فَإِنْ قُلْتَ، اگر آپ یہ کہیں یعنی یہ اعتراض کریں: قَدْ يُقَالُ کبھی کہا جاتا ہے جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ، کبھی عربی میں یوں کہہ دیتے ہیں جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ مِنْ غَيْرِ إِشَارَةٍ إِلَى وَاحِدٍ مُعَيَّنٍ بغیر اشارہ کیے کسی واحد معین کی طرف۔ غُلَامُ زَيْدٍ استعمال کر لیا اور کسی معین کی طرف اشارہ نہیں ہوتا۔ فَلَا يَكُونُ هَيْئَةُ التَّرْكِيبِ الْإِضَافِيِّ مَوْضُوعَةً لِمَعْلُومِيَّةِ الْمُضَافِ، تو یہاں پر تو ہیئت ترکیب اضافی جو ہے، یہ یہاں پر تو مضاف کے معلوم ہونے کے لیے وضع نہیں ہے، یعنی مضاف کے معلوم ہونے پر یہ دلالت نہیں کر رہی۔ اشکال سمجھ میں آیا؟
تو قُلْنَا ہم کہتے ہیں: ذٰلِكَ یہ اسی طرح ہے كَمَا أَنَّ الْمُعَرَّفَ بِاللَّامِ فِي أَصْلِ الْوَضْعِ لِمُعَيَّنٍ، کہ جیسے کہ معرف باللام یعنی وہ لفظ جس پر کیا داخل کر دیا جائے؟ الف لام، کہ جیسے معرف باللام جو ہے فِي أَصْلِ الْوَضْعِ لِمُعَيَّنٍ اصل وضع میں تو یہ معرف باللام معین کے لیے ہے، ثُمَّ قَدْ يُسْتَعْمَلُ بِلَا إِشَارَةٍ إِلَى مُعَيَّنٍ، لیکن پھر کبھی اس معرف باللام کو استعمال کر لیا جاتا ہے بغیر اشارہ کیے کسی معین کی طرف، یعنی غیر معین کے لیے استعمال کر لیا جاتا ہے۔ كَمَا فِي قَوْلِهِ جیسے کہ ایک شاعر کے قول میں ہے: وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ يَسُبُّنِي۔ وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ يَسُبُّنِي، اب اس کے اندر اللَّئِيمِ اس پر الف لام داخل ہے، یہ معرف باللام ہے۔ اور معرف باللام اصل وضع میں کس لیے ہے؟ کسی معین کے لیے۔ توجہ ہے؟ رَجُلٌ کا معنی کوئی آدمی، لیکن اس پر الف لام لے آؤ، اَلرَّجُلُ معلوم ہوا کوئی خاص اور معین آدمی ہے جس کی طرف آپ اشارہ کر رہے ہیں، وہ آدمی۔ توجہ ہے؟ لیکن یہاں پر جو اللَّئِيمِ آیا تو یہ معرف باللام ہے لیکن یہ کسی معین کے لیے استعمال نہیں ہوا بلکہ غیر معین کے لیے، یعنی یہ الف لام عہد ذہنی ہے۔ الف لام عہد ذہنی ہے۔ ترجمہ سنو بھئی: وَلَقَدْ أَمُرُّ، مَرَّ يَمُرُّ کا معنی گزرنا، أَمُرُّ متکلم کا صیغہ ہے، وَلَقَدْ أَمُرُّ اور تحقیق میں گزرتا ہوں عَلَى اللَّئِيمِ، لَئِيمٌ کا معنی کمینہ شخص، گھٹیا آدمی۔ وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ کہ تحقیق جب میں گزرتا ہوں کسی ایسے، دیکھو اللَّئِيمِ، اللَّئِيمِ اس پر الف لام کون سا ہے؟ عہد ذہنی کا ہے۔ توجہ ہے؟ اور الف لام عہد ذہنی جس لفظ پر داخل ہو یہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں، لفظوں کے اعتبار سے یہ اللَّئِيمِ معرفہ بن گیا، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ نکرہ کا نکرہ ہی ہے۔ جیسے وہ قرآن میں الذِّئْبُ آیا تھا لیکن وہ بمعنی ذِئْبٌ کے ہے، لفظوں کے اعتبار سے الذِّئْبُ معرفہ ہے لیکن معنی کے اعتبار سے وہ نکرہ ہے۔ تو یہاں پر بھی اللَّئِيمِ لفظوں کے اعتبار سے معرفہ ہے لیکن معنی کے اعتبار سے نکرہ ہے۔ اور آگے يَسُبُّنِي، سَبَّ يَسُبُّ کا معنی ہے گالی دینا، گالی دینا۔ تو یہ نکرہ کے بعد فعل آ گیا۔ کس کے بعد؟ نکرہ کے بعد۔ اللَّئِيمِ نکرہ ہے معنی کے اعتبار سے اور اس کے بعد فعل آ گیا، تو یہ اس کے لیے صفت بنے گا۔ یہ کیا بنے گا؟ صفت۔ میں نے بتایا اللَّئِيمِ لفظوں کے اعتبار سے معرفہ ہے لیکن یہاں اس کی صفت يَسُبُّنِي لائی گئی معنی کا لحاظ کرتے ہوئے۔ آپ جانتے ہیں کہ بعض اوقات لفظوں کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور بعض اوقات معنی کا لحاظ رکھا جاتا ہے، تو لفظوں کو دیکھا جائے تو يَسُبُّنِي اس کے لیے صفت نہیں بن سکتا، لیکن معنی کا لحاظ کرتے ہوئے یہ اس کے لیے صفت بن سکتا ہے۔ تو موصوف اور صفت دونوں نکرہ ہیں، اور پھر ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ موصوف سے پہلے ایسا یا ایسی کا لفظ لاتے ہیں۔ اب سنو ترجمہ: وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ يَسُبُّنِي اور تحقیق جب میں گزرتا ہوں کسی ایسے کمینے شخص پر جو مجھے گالیاں دیتا ہے۔ جو مجھے، جب میں کسی ایسے کمینے شخص پر گزرتا ہوں جو مجھے گالیاں دیتا ہے، اگلا مصرع ہے: فَمَضَيْتُ ثُمَّتَ قُلْتُ لَا يَعْنِينِي۔ فَمَضَيْتُ تو میں گزر جاتا ہوں، ثُمَّتَ قُلْتُ پھر میں کہتا ہوں، لَا يَعْنِينِي، عَنَى يَعْنِي کا معنی ہے ارادہ کرنا، لَا يَعْنِينِي کہ اس نے میرا ارادہ نہیں کیا۔ جب میں کسی ایسے کمینے شخص کے پاس سے گزرتا ہوں جو مجھے گالیاں نکال رہا ہوتا ہے تو میں خاموشی سے اس کے پاس سے گزر جاتا ہوں، اور دل میں کہتا ہوں یہ مجھے نہیں گالیاں نکال رہا یہ کسی اور کو گالیاں نکال رہا ہے۔ یہ شاعر اپنے حلم اور بردباری اور اپنی برداشت کی تعریف کر رہا ہے کہ میں بڑا بردبار آدمی ہوں، میں ہر قسم کی، ہر قسم کی بد زبانی جو ہے اس کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتا ہوں اور پروا ہی نہیں کرتا، میری قوت برداشت بہت زیادہ ہے۔ توجہ ہے؟ تو مجھے کوئی گالیاں بھی نکال رہا ہو میں پروا ہی نہیں کرتا، میں اس کے پاس سے گزر جاتا ہوں اور یوں دل میں کہتا ہوں کہ یہ مجھے گالیاں نہیں دے رہا یہ تو کسی اور کو گالیاں دے رہا ہے۔ حالانکہ گالی کوئی کسی کو نکالے دوسرا فوراً لڑنے کو تیار ہو جاتا ہے، لیکن میرا حلم اور میری بردباری اور میری برداشت بہت زیادہ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ يَسُبُّنِي فَمَضَيْتُ ثُمَّتَ قُلْتُ لَا يَعْنِينِي، تو میں گزر جاتا ہوں، ثُمَّتَ قُلْتُ۔ ثُمَّتَ، ثُمَّتَ وہی ثُمَّ ہے بھئی حروف عاطفہ، ثُمَّ کس میں سے ہے؟ حروف عاطفہ، اسی کے ساتھ کبھی تا بھی جوڑ دیتے ہیں۔ فَمَضَيْتُ تو میں گزر جاتا ہوں، ثُمَّتَ قُلْتُ تو پھر میں کہتا ہوں لَا يَعْنِينِي کہ اس نے میرا ارادہ نہیں کیا۔
اب دیکھیے آپ نے پڑھا ہے الف لام کی قسمیں پڑھی ہیں۔ توجہ ہے؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ الف لام جو ہے، الف لام دو قسم پر ہے: ایک الف لام اسمی، ایک الف لام حرفی۔ الف لام اسمی کسے کہتے ہیں؟ جو اسم فاعل اور اسم مفعول کے صیغوں پر آئے، اور یہ دراصل اسم موصول ہے بمعنی الَّذِي کے ہے۔ تو اَلضَّارِبُ کس معنی میں؟ اَلَّذِي يَضْرِبُ۔ اور اَلْمَضْرُوبُ کس معنی میں؟ اَلَّذِي يُضْرَبُ۔ تو یہ اسم موصول ہے اس لیے اس کو الف لام اسمی کہتے ہیں، یعنی اسم والا
الف لام، یعنی یہ اسم ہے۔ اور دوسرا الف لام حرفی ہے۔ تو اس کے علاوہ جو الف لام ہیں وہ حرفی ہیں، یعنی وہ حرف ہے۔ اور الف لام حرفی جب کسی لفظ پر داخل ہوتا ہے اس کو معرفہ بنا دیتا ہے۔ اور اس کے ذریعے، یا توجہ سے سنو، الف لام حرفی کے ذریعے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ تو اشارہ کبھی کسی چیز کی جنس اور ماہیت کی طرف ہوتا ہے اور کبھی اس کے افراد کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اگر ماہیت اور جنس کی طرف اشارہ ہو، تو اس کو الف لام جنسی کہتے ہیں۔ جیسے اَلرَّجُلُ خَيْرٌ مِنَ الْمَرْأَةِ، جنسِ رجل بہتر ہے کس سے؟ جنسِ امراۃ سے۔ افراد نہیں مراد، کیونکہ افراد تو بعض اوقات ایک نیک عورت ہے اور ایک فاسق آدمی ہے، تو نیک عورت اس سے بہتر ہے بھئی۔ تو اگر افراد مراد ہوں پھر تو یہ بات درست نہیں رہتی، تو یہاں کیا مراد ہے؟ جنس۔ توجہ ہے؟ اَلرَّجُلُ خَيْرٌ مِنَ الْمَرْأَةِ، جنسِ رجل بہتر ہے کس سے؟ جنسِ امراۃ سے۔ اس دنیا کے اندر مرد کو اللہ نے فوقیت دی ہے بھئی، مرد کو فوقیت نصیب فرمائی ہے، تو یہ معنی ہے جنسِ رجل بہتر ہے جنسِ امراۃ سے۔ تو اَلرَّجُلُ اور اَلْمَرْأَةِ آیا، اس کے ذریعے کس کی طرف اشارہ ہے؟ جنس اور ماہیت کی طرف، افراد کی طرف اشارہ نہیں۔
اور کبھی کبھار افراد کی طرف اشارہ ہوگا، تو پھر تمام افراد کی طرف اشارہ ہوگا یا بعض کی طرف۔ اگر تمام کی طرف اشارہ ہو تو یہ الف لام استغراقی ہے۔ جیسے قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: وَالْعَصْرِ، قسم ہے زمانے کی، إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ، یقیناً تمام انسان خسارے میں ہیں۔ اَلْإِنْسَانَ پر الف لام آیا اور یہ الف لام استغراقی ہے، اس کا معنی تمام اور کُل کے ساتھ کیا جاتا ہے، تمام انسان خسارے میں ہیں۔ توجہ ہے؟ تو یہ اگر تمام افراد کو اشارہ ہو تو یہ الف لام استغراقی۔
اور اگر بعض کی طرف اشارہ ہے، تو پھر وہ بعض معین ہوں گے یا معین نہیں۔ بعض معین ہوں گے یا معین نہیں۔ تو اگر وہ متعین ہیں، تو پھر اس کو الف لام عہدِ خارجی کہتے ہیں۔ جیسے میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِي رَجُلٌ أَمْسِ، گزشتہ کل میرے پاس ایک آدمی آیا تھا۔ رَجُلٌ نکرہ میں لایا کیونکہ آپ اس کو نہیں جانتے۔ لیکن ایک دفعہ جب ذکر ہو گیا اب چیز متعین ہو گئی۔ اب میں آپ سے کہتا ہوں تو میں نے اس آدمی کا اکرام کیا، تو میں کہوں گا فَأَكْرَمْتُ الرَّجُلَ، میں نے اس آدمی کا اکرام کیا۔ دیکھو ایک دفعہ چیز ذکر ہو گئی تو متعین ہو گئی، یعنی مخاطب سمجھ رہا ہے کس آدمی کی بات ہو رہی ہے۔ تو فَأَكْرَمْتُ الرَّجُلَ یہ اَلرَّجُلَ پر الف لام کون سا ہے؟ عہدِ خارجی کا ہے، خارج میں ایک متعین رجل ہے اس کی طرف اشارہ ہو رہا ہے۔ اور اگر ایسا نہ ہو، خارج میں کسی متعین کی طرف اشارہ نہ ہو، تو اس کو الف لام عہدِ ذہنی کہتے ہیں۔ جیسے قرآن میں مثال ہے: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ۔ اَلذِّئْبُ کے ذریعے اشارہ ہے کس کی طرف؟ ذِئْبٌ کے، کسی ایک بھیڑیے کا تصور کر لیا ذہن میں اور اس کی طرف الف لام کے ذریعے اشارہ کر دیا، تو یہ اَلذِّئْبُ بمعنی ذِئْبٌ کے ہے بھئی، یہ نکرہ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
پھر سنو بحث۔ الف لام دو قسم پر ہے: یا الف لام اسمی ہوگا یا الف لام حرفی۔ الف لام اسمی وہ ہے جو اسمِ فاعل اور اسمِ مفعول کے صیغوں پر داخل ہو اور یہ بمعنی الَّذِي کے ہوتا ہے۔ جبکہ الف لام حرفی وہ ہے جب کسی لفظ پر داخل ہوتا ہے اس کو معرفہ بنا دیتا ہے، اور یہ چار قسم پر ہے: یا الف لام جنسی ہوگا، یا استغراقی ہوگا، یا عہدِ خارجی ہوگا، یا عہدِ ذہنی۔ توجہ ہے؟ تو الف لام حرفی کی تقسیم پھر سنو۔ الف لام حرفی، اس کے ذریعے کسی چیز کی طرف اشارہ ہوتا ہے، تو اشارہ یا تو جنس اور ماہیت کی طرف ہوگا یا افراد کی طرف۔ اگر ماہیت اور جنس کی طرف اشارہ ہے تو یہ الف لام جنسی۔ اگر افراد کی طرف اشارہ ہے پھر دیکھیں گے، اس میں غور کریں گے کہ تمام افراد کو اشارہ ہے یا بعض کو۔ اگر تمام کو اشارہ ہو تو یہ الف لام استغراقی ہے۔ اگر بعض کو اشارہ ہے پھر دیکھیں گے کہ وہ بعض خارج میں متعین ہیں یا متعین نہیں۔ اگر وہ متعین ہیں، تو پھر یہ الف لام عہدِ خارجی ہے، اور اگر خارج میں وہ بعض متعین نہیں تو یہ الف لام عہدِ ذہنی ہے۔ تمام کو اشارہ ہوگا یا بعض کو۔ آپ یہ نہ کہیں تمام کو اشارہ ہوگا یا ایک کو۔ نہیں، ایک نہیں بھئی، بعض۔ ایک بھی ہو سکتا ہے، دو بھی ہو سکتے ہیں، زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اَلرَّجُلُ، دیکھو ایک آدمی کی طرف اشارہ ہے، وہ آدمی۔ اَلرَّجُلَانِ، کتنے کی طرف اشارہ ہے؟ وہ دو متعین آدمی۔ اَلرِّجَالُ، وہ کئی متعین آدمی۔ تو اشارہ یا تمام کو ہوگا یا بعض کو، وہ بعض ایک بھی ہو سکتا ہے، دو بھی ہو سکتے ہیں، زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ توجہ ہے؟ تو اشارہ ہوگا تمام افراد کی طرف یا بعض کی طرف، پھر وہ بعض خارج میں متعین ہوں گے یا متعین نہیں۔ اگر متعین ہیں تو وہ الف لام عہدِ خارجی، اور اگر متعین نہیں تو وہ الف لام عہدِ ذہنی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اب ہم دیکھتے ہیں وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ يَسُبُّنِي، یہ اَللَّئِيمِ میں کون سا الف لام ہے؟ کون سا الف لام ہے؟ تو دیکھو یہ الف لام حرفی ہے، کیونکہ لَئِيمٌ یہ تو صفتِ مشبہ ہے، تو یہ الف لام اسمی نہیں ہے بلکہ الف لام حرفی، اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول ہوتا تو پھر یہ الف لام اسمی ہوتا۔ تو یہ الف لام حرفی ہے۔ پھر الف لام حرفی کے ذریعے کسی چیز کی طرف اشارہ ہوتا ہے، تو یہاں جنس کی طرف اشارہ نہیں ہو سکتا، جب میں کسی کمینے اور گھٹیا آدمی کی جنس پر گزروں تو وہ مجھے گالیاں دیتا ہے۔ جنس، بھئی جنس کا معنی جس سے وہ چیز، اس کی جو ماہیت ہے، حقیقت ہے، یعنی اس کا جو میٹیریل ہے جس سے وہ بنا ہے۔ تو مجھے بتائیے کہ کمینے اور گھٹیا آدمی کی ماہیت اور حقیقت گالیاں نکالنے والی ہوگی یا اس کے فرد گالیاں نکالنے والا ہوگا؟ اس کا فرد جو خارج میں ہے۔ تو یہاں الف لام جنسی نہیں ہے۔ معلوم ہوا جنس کی طرف اشارہ نہیں، تو افراد کی طرف اشارہ ہوگا۔ تو یہ الف لام استغراقی بھی نہیں ہو سکتا، کہ میں جب گزرتا ہوں تمام دنیا کے گھٹیا لوگوں پر، تمام دنیا کے گھٹیا لوگوں پر تو کوئی گزر ہی نہیں سکتا، کوئی کس جگہ ہے کوئی کس جگہ ہے۔ لہٰذا معلوم ہوا یہ الف لام جنسی بھی نہیں اور الف لام استغراقی بھی نہیں۔ پھر اس کے بعد یا الف لام عہدِ خارجی کا ہوگا یا عہدِ ذہنی کا۔ عہدِ خارجی کا بھی نہیں ہو سکتا، کہ وہ والا جو گھٹیا آدمی ہے جب میں اس کے پاس سے گزرتا ہوں اور مجھے گالیاں دیتا ہے تو میں خاموشی سے گزر جاتا ہوں، کوئی معین گھٹیا آدمی بھی یہاں مراد نہیں۔ بھئی کیوں نہیں مراد ہو سکتا کوئی معین؟ کہتے ہیں وجہ اس کی یہ ہے کہ شاعر اپنی، اپنے حلم، اپنی بردباری کی تعریف کر رہا ہے، اور مجھے بتائیے حلم اور بردباری اس شخص میں زیادہ ہوگی جو کسی ایک کی گالیاں برداشت کرے، یا حلم اور بردباری اس میں زیادہ ہوگی جو سب کی گالیاں آرام سے برداشت کرے؟ جو سب کی گالیاں برداشت کرے۔ لہٰذا معلوم ہوا اَللَّئِيمِ سے کوئی ایک متعین شخص مراد نہیں ہے۔ تو لہٰذا یہ الف لام عہدِ ذہنی کا لیں گے، اور یہ معنی کے اعتبار سے نکرہ ہے، میں کسی کمینے کے پاس سے گزرتا ہوں اور وہ مجھے گالیاں دیتا ہے تو میں گزر جاتا ہوں اور اس کی پروا بھی نہیں کرتا اور دل میں یہ کہتا ہوں کہ یہ میرا ارادہ نہیں ہے یہ کسی اور کو گالیاں نکال رہا ہے۔
تو دیکھو اس کے اندر الف لام آیا اور الف لام وضع ہے کس کے لیے؟ معین کی طرف اشارہ کرنے کے لیے، لیکن یہاں کس کے لیے استعمال کیا گیا؟ غیر معین کے لیے۔ اسی طرح اضافتِ معنویہ وضع تو ہے معین کے لیے، لیکن کبھی کبھار اس کو غیر معین کے لیے بھی استعمال کر لیا جاتا ہے، جیسے آپ کہتے ہیں جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ اور کسی معین غلام کا آپ نے ارادہ نہیں کیا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
پھر دیکھیے، کہتے ہیں: قُلْنَا ہم کہتے ہیں ذٰلِكَ كَمَا أَنَّ الْمُعَرَّفَ بِاللَّامِ فِي أَصْلِ الْوَضْعِ لِمُعَيَّنٍ، کہ یہ اسی طرح ہے جیسے کہ معرف باللام جو ہے وہ اصل وضع میں تو کسی معین کے لیے ہے، ثُمَّ قَدْ يُسْتَعْمَلُ بِلَا إِشَارَةٍ إِلَى مُعَيَّنٍ، پھر اس کو کبھی کبھار استعمال کر لیا جاتا ہے کسی معین کی طرف اشارہ کیے بغیر ہی، كَمَا فِي قَوْلِهِ جیسے کہ شاعر کے اس قول میں ہے: وَلَقَدْ أَمُرُّ عَلَى اللَّئِيمِ يَسُبُّنِي، اور تحقیق جب میں گزرتا ہوں کسی ایسے کمینے شخص پر جو مجھے گالیاں نکالتا ہے۔ تو یہ اَللَّئِيمِ کے اندر الف لام معین کے لیے استعمال نہیں ہوا بھئی۔ وَذٰلِكَ عَلَى خِلَافِ وَضْعِهِ، اور یہ اس کی وضع کے خلاف ہے۔ معرف باللام تو کس کے لیے وضع ہے؟ معین کے لیے، لیکن کبھی غیر معین کے لیے بھی استعمال کر لیا جاتا ہے تو یہ اس کی وضع کے خلاف ہے۔
آگے دیکھیے: وَلَيْسَ يَجْرِي هٰذَا الْحُكْمُ فِي نَحْوِ غَيْرٍ وَمِثْلٍ۔ صاحب جامی فرما رہے ہیں کہ اضافت معنویہ کو کس لیے وضع کیا گیا ہے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرے، کہ یہ مضاف کیا ہے؟ معلوم اور متعین ہے۔ لیکن یاد رکھنا، یہ حکم مِثْلٌ اور غَيْرٌ جیسے لفظوں میں جاری نہیں ہوگا۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کچھ لفظ ایسے ہیں کہ جو معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں پھر بھی معرفہ نہیں بنتے، جیسے مِثْلٌ، غَيْرٌ، شِبْهٌ، أَحَدٌ وغیرہ۔ یہ معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں پھر بھی معرفہ نہیں بنتے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِي غَيْرُكَ، آپ کے علاوہ ایک آدمی میرے پاس آیا تھا۔ جَاءَنِي غَيْرُكَ، تو غَيْرُ کی اضافت کاف ضمیر کی طرف ہو رہی ہے اور ضمیر معرفہ ہے، لیکن اس کے باوجود یہ غَيْرُ نکرہ کا نکرہ ہے۔ معرفہ کسے کہتے ہیں؟ جو کسی متعین ذات پر دلالت کرے۔ میں نے کہا زَيْدٌ، فوراً آپ کے ذہن میں زید کی صورت آ گئی۔ میں نے کہا غُلَامُ زَيْدٍ، آپ کے ذہن میں فوراً زید کے غلام کی صورت آ گئی۔ لیکن جب میں نے کہا جَاءَنِي غَيْرُكَ میرے پاس آپ کے علاوہ ایک آدمی آیا تھا، تو غَيْرُكَ، آپ کے علاوہ، کوئی معین آپ کے ذہن میں آیا؟ آپ کے علاوہ، آپ کے علاوہ تو زید بھی ہو سکتا ہے، عمرو، بکر، خالد کوئی بھی دنیا کا آدمی ہو سکتا ہے، تو دیکھو یہ متعین پر دلالت نہیں کر رہا۔ تو غَيْرٌ، یہ معرفہ کی طرف مضاف ہو جائے پھر بھی یہ معرفہ نہیں بنتا۔ یا مِثْلٌ کا لفظ دیکھ لو، میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِي مِثْلُكَ، کہ میرے پاس آپ کے مثل ایک شخص آیا تھا۔ کیا آپ کو پتا چلا میں نے کس کی بات کی؟ نہیں، کیونکہ مِثْلٌ آپ کا مثل، آپ جیسا، کس چیز میں مثل ہے؟ آپ کی جتنی صفات ہیں کسی کی بھی آپ کے ساتھ مشابہت ہو وہ سب آپ کے مثل ہیں بھئی، تو پتا نہیں چلے گا کہ کون شخص یہاں مراد ہے بھئی۔ یا مثلاً وہاں دس آدمی ہیں، دس آدمی کھڑے ہیں، میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِي أَحَدُهُمْ، میرے پاس ان میں سے کوئی ایک آیا تھا۔ کیا آپ کو پتا چلا کون سا والا ایک آیا ہے؟ نہیں، کسی متعین کا پتا نہیں چلا، اگرچہ أَحَدٌ کی اضافت هُمْ ضمیر کی طرف ہو رہی ہے۔ تو معلوم ہوا یہ مِثْلٌ، غَيْرٌ، شِبْهٌ، أَحَدٌ وغیرہ جیسے لفظ جو ہیں یہ معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں پھر بھی یہ معرفہ نہیں بنتے، نکرہ ہی رہتے ہیں۔ تو صاحب جامی کیا فرما رہے تھے؟ کہ اضافت معنویہ وضع ہے کس لیے؟ کہ یہ مضاف کے معلوم ہونے پر دلالت کرتی ہے جب اضافت کس کی طرف ہو؟ معرفہ کی طرف۔ لیکن غَيْرٌ اور مِثْلٌ جیسے الفاظ اس ضابطے سے مستثنیٰ ہیں، وہ معرفہ نہیں ہوتے۔
تو کہتے ہیں: وَلَيْسَ يَجْرِي هٰذَا الْحُكْمُ فِي نَحْوِ غَيْرٍ وَمِثْلٍ، کہتے ہیں لیکن یہ حکم جاری نہیں ہوتا غَيْرٌ اور مِثْلٌ جیسے لفظوں میں۔ فَإِنَّ إِضَافَتَهُمَا لَا تُفِيدُ التَّعْرِيفَ، اس لیے کیونکہ ان کی اضافت جو ہے وہ تعریف کا فائدہ نہیں دیتی، مضاف معرفہ نہیں بنتا، وَإِنْ كَانَ مَعَ الْمُضَافِ إِلَيْهِ الْمَعْرِفَةِ، اگرچہ یہ کس کے ساتھ آ جائیں؟ ایسے مضاف الیہ کے ساتھ جو معرفہ ہو اس کے ساتھ ہی کیوں نہ آ جائیں، لِتَوَغُّلِهِمَا فِي الْإِبْهَامِ، بوجہ ان کے ابہام میں پختہ ہونے کے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا تَوَغُّل کا معنی ہے کسی چیز میں گھستے چلے جانا، دور تک چلے جانا، اور اسی طرح تَوَغُّل کا معنی ہے کسی چیز میں مضبوط اور پختہ ہونا، تو یہاں اس معنی میں ہے۔ لِتَوَغُّلِهِمَا فِي الْإِبْهَامِ یہ معنی نہ کرو کیونکہ یہ ابہام میں دور تک نکل گئے ہیں، بلکہ معنی کیا ہے لِتَوَغُّلِهِمَا فِي الْإِبْهَامِ کیونکہ یہ ابہام میں پختہ ہیں، مضبوط ہیں، ابہام میں پختہ اور مضبوط ہیں یعنی ان میں جو ابہام ہے وہ بڑا پختہ اور مضبوط ہے، معرفہ کی طرف اضافت کر دیں پھر بھی وہ ابہام ختم نہیں ہوتا۔ تو کہتے ہیں لِتَوَغُّلِهِمَا فِي الْإِبْهَامِ بوجہ ان کے ابہام کے اندر پختہ اور مضبوط ہونے کے۔
إِلَّا أَنْ يَكُونَا، جی اب یہاں سے آپ کو صاحب جامی ایک بڑی قیمتی بات بتلائیں گے کہ بھئی کبھی کبھی غَيْرٌ یہ بھی معرفہ بن جاتا ہے، کبھی کبھی مِثْلٌ بھی معرفہ بن جاتا ہے۔ بھئی کیسے؟ آپ کو بتائیں گے کہ بعض اوقات ایک چیز کی ایک ہی ضد ہوتی ہے، ایک چیز کی ایک ہی ضد ہوتی ہے، ایک ہی چیز اس کے مخالف ہوتی ہے، تو وہاں پر غَيْرٌ بھی معرفہ بن جائے گا جب اس کی اضافت اس کی ضد کی طرف کر دی جائے۔ جیسے یہ آگے ایک سطر کے بعد آ رہا ہے: عَلَيْكَ بِالْحَرَكَةِ غَيْرِ السُّكُونِ۔ عبارت پر نظر رکھیے: عَلَيْكَ بِالْحَرَكَةِ غَيْرِ السُّكُونِ، آپ حرکت کو لازم پکڑیں غَيْرِ السُّكُونِ سکون کے علاوہ۔ اب اس کے اندر دیکھو، ادھر دیکھیے: حرکت کی ضد کیا؟ سکون۔ اور سکون کی ضد کیا؟ حرکت۔ تو حرکت کی ایک ہی ضد ہے سکون، اور سکون کی ایک ہی ضد ہے حرکت۔ تو جب آپ ایک پر غَيْرٌ کا لفظ داخل کریں گے تو وہ دوسرا مراد ہو جائے گا تو معرفہ ہو گیا۔ غَيْرُ الْحَرَكَةِ کا کیا معنی؟ سکون، دیکھو، دیکھو متعین ہے یا نہیں؟ اور غَيْرُ السُّكُونِ کا کیا معنی؟ حرکت، تو دیکھو تو یہ بھی متعین ہے۔ تو جہاں ایک چیز کی ایک ہی ضد ہو، وہاں غَيْرٌ کی اضافت جب آپ کریں گے تو وہ معرفہ بن جائے گا۔
توجہ ہے؟ تو یہاں اس ترکیب میں دیکھو: عَلَيْكَ بِالْحَرَكَةِ، اَلْحَرَكَة یہ موصوف ہے۔ عبارت پر نظر ہے؟ عَلَيْكَ بِالْحَرَكَةِ، یہ اَلْحَرَكَة لفظ کیا ہے؟ معرفہ ہے اور یہ موصوف ہے، غَيْرِ السُّكُونِ یہ مضاف مضاف الیہ مل کر اس کی صفت بن رہے ہیں۔ تو غَيْرِ السُّكُونِ دیکھو غَيْرُ معرفہ کی صفت بن رہا ہے، اور موصوف صفت کا اعراب ایک ہوتا ہے، تو اَلْحَرَكَةِ مجرور ہے تو غَيْرِ السُّكُونِ یہ غَيْرِ بھی کیا ہے؟ مجرور۔ توجہ ہے؟ غَيْرُ ویسے تو معرفہ نہیں بنتا، تو ویسے تو یہ معرفہ کی صفت نہیں بنے گا، لیکن جب کسی چیز کی ایک ہی ضد ہو اور، تو پھر وہاں پر وہ معرفہ بن جائے گا، تو یہاں بھی غَيْرِ السُّكُونِ مضاف مضاف الیہ مل کر کیا بن گئے؟ معرفہ، لہٰذا یہ معرفہ کی اَلْحَرَكَةِ کی صفت بن جائیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں، اب پیچھے عبارت دیکھیے: کہتے ہیں إِلَّا أَنْ يَكُونَ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ ضِدٌّ وَاحِدٌ، مگر یہ کہ مضاف الیہ کی ایک ہی ایسی ضد ہو يُعْرَفُ بِغَيْرِيَّتِهِ کہ اس ضد کو جانا جاتا ہے بِغَيْرِيَّتِهِ مضاف الیہ کے غیر ہونے کے ذریعے۔ عبارت دیکھ لو بھئی مشکل ہے عبارت۔ ادھر دیکھیے، اس عبارت میں آؤ: عَلَيْكَ بِالْحَرَكَةِ غَيْرِ السُّكُونِ۔ مضاف الیہ کون ہے؟ اَلسُّكُونُ۔ یہ اَلسُّكُونُ۔ اس اَلسُّكُونُ کی ایک ہی ضد ہے، توجہ ہے؟ اس مضاف الیہ کی ایک ہی ضد ہے، اور وہ ضد کس کے ذریعے جانی جائے گی؟ اس سے غیر ہونے کے ذریعے۔ جو اس سکون سے غیر ہوگا اس کے علاوہ ہے وہ کیا ہے؟ حرکت ہے، وہ اس کی ضد ہے۔ نہیں توجہ؟ سکون کی ضد کیا؟ حرکت ہے، ایک ہی ضد ہے اس کی۔ تو یہ غَيْرِ السُّكُونِ، غَيْرِ مضاف اَلسُّكُونِ مضاف الیہ، اس مضاف الیہ کی ایک ہی ضد ہے اور اس کو جانا جائے گا، وہ پہچانی جاتی ہے، کس طرح پہچانی جاتی ہے؟ اس کے غیر ہونے سے۔ جب آپ غَيْرِ السُّكُونِ کہہ دیں گے تو اس کی ضد حرکت پہچانی جاتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ترجمہ پھر دیکھیے: إِلَّا أَنْ يَكُونَ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ ضِدٌّ وَاحِدٌ، لیکن یہ کہ اس مضاف الیہ کی ایک ہی ایسی ضد ہو کہ يُعْرَفُ کہ اس ضد کو جانا جاتا ہو، پہچانا جاتا ہو بِغَيْرِيَّتِهِ مضاف الیہ کے غیر ہونے کے ذریعے، مضاف الیہ کے غیر ہونے کے ذریعے ہی اس کو جان لیا جاتا ہے۔ غَيْرِ السُّكُونِ جب کہہ دیا تو آپ کے ذہن میں فوراً کیا آ گیا؟ کہ اس سے کیا مراد ہے؟ حرکت مراد ہے بھئی۔ كَقَوْلِكَ جیسے کہ آپ کا یہ قول ہے: عَلَيْكَ بِالْحَرَكَةِ غَيْرِ السُّكُونِ۔ یہاں تک عبارت سمجھ میں آ گئی؟ اَلْحَرَكَةِ موصوف ہے اور غَيْرِ السُّكُونِ مضاف مضاف الیہ مل کر اس کی صفت، اور اَلْحَرَكَةِ معرفہ اور معرفہ کی صفت بھی کیا ہوتی ہے؟ معرفہ، تو یہ یہاں غَيْرُ کا لفظ معرفہ ہو چکا ہے۔
وَكَذٰلِكَ إِذَا كَانَ لِلْ... اچھا، یہ دیکھا اس صورت میں کبھی کبھار غَيْرٌ بھی معرفہ بن جاتا ہے جب مضاف الیہ کی ایک ہی ضد ہو، تو اس صورت میں وہ غَيْرٌ کا لفظ معرفہ بن جائے گا۔ اسی طرح یاد رکھو مِثْلٌ، مِثْلٌ کا لفظ بھی کبھی کبھار معرفہ بن جائے گا، جب ایک چیز دوسری چیز کے مثل ہونے میں مشہور ہو، ایک چیز دوسری چیز کے مثل ہونے میں مشہور ہو۔ جیسے زید بہت بڑا عالم ہے اور بکر بھی علم کے اندر اس کے مثل ہونے میں مشہور ہے، زید مثلاً کیا ہے؟ بہت بڑا عالم ہے اور بکر اس کے مثل ہونے میں مشہور ہے، اب میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِي مِثْلُ زَيْدٍ، میرے پاس زید کا مثل آیا تھا، اور زید کا مثل کے اندر کون مشہور ہے؟ بکر مشہور ہے علم کے اندر اس کے مثل ہونے میں، تو اب میں نے کہا جَاءَنِي مِثْلُ زَيْدٍ تو اب یہ مثل بھی کیا ہو گیا؟ معرفہ ہو گیا اور اس سے وہ بکر مراد ہے۔ توجہ ہے؟ مِثْلٌ کا لفظ بھی معرفہ کب ہوگا؟ جب اس سے ایک ایسی چیز مراد لی جائے جو کسی کے مثل ہونے میں مشہور ہے۔
کہتے ہیں: وَكَذٰلِكَ اور اسی طرح ہے إِذَا كَانَ لِلْمُضَافِ إِلَيْهِ مِثْلٌ جب مضاف الیہ کے لیے کوئی ایسا مثل ہو اِشْتَهَرَ بِمُمَاثَلَتِهِ جو مشہور ہے اس کے مماثل ہونے میں فِي شَيْءٍ مِنَ الْأَشْيَاءِ چیزوں میں سے کسی چیز میں، جو اس کے مثل ہے چیزوں میں سے کسی چیز میں یعنی کسی صفت میں اس کے مثل ہے، كَالْعِلْمِ وَالشَّجَاعَةِ جیسے علم کے اندر یا شجاعت بہادری میں، کوئی شخص کسی دوسرے کے مثل ہونے میں مشہور ہے۔ یا دوسری مثال دیکھو، زید بڑا بہادر ہے، زید کی شہرت ہے اور بکر بھی کیا ہے؟ شجاعت میں زید کے مثل ہے، تو اب میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِي مِثْلُ زَيْدٍ میرے پاس زید کا مثل آیا تھا یعنی شجاعت کے اندر میں ارادہ کرتا ہوں، تو اب اس سے وہ بکر مراد ہوگا۔ دیکھو مِثْلُ زَيْدٍ یہاں مِثْلٌ کا لفظ معرفہ ہو گیا۔
تو کہتے ہیں فَقِيلَ لَهُ تو اسے کہا جاتا ہے جَاءَ مِثْلُكَ، مخاطب کسی چیز میں مشہور ہے اور کوئی دوسرا اس کے مثل ہے، تو اب میں کہتا ہوں جَاءَ مِثْلُكَ، كَانَ مَعْرِفَةً تو یہ جو مِثْلٌ کا لفظ ہے یہ معرفہ ہوگا إِذَا قُصِدَ الَّذِي يُمَاثِلُهُ فِي الشَّيْءِ الْفُلَانِيِّ جب ارادہ کیا جائے اس کا جو اس کے مماثل ہے اس فلانی شے میں یعنی بہادری میں یا علم میں۔ بات بھی سمجھ میں آئی یا نہیں؟ کبھی کبھار غَيْرٌ کا لفظ بھی کیا ہوگا؟ معرفہ، جب مضاف الیہ کا ایک ہی ضد ہو، غَيْرٌ جس پر داخل ہو رہا ہے جو غَيْرٌ کا مضاف الیہ ہے جب اس کی ایک ہی ضد ہو تو یہاں غَيْرٌ بھی معرفہ بن جائے گا۔ اور اسی طرح مِثْلٌ کا لفظ بھی کبھی معرفہ بنے گا، مِثْلٌ مضاف ہے اور آگے کیا آئے گا مضاف الیہ، جب کوئی چیز اس مضاف الیہ کے ساتھ یا کوئی شخص اس مضاف الیہ کے ساتھ مثل ہونے میں مشہور ہے کسی خاص وصف میں، تو جب آپ اس کی طرف اضافت کرتے ہیں جَاءَنِي مِثْلُكَ اور یہاں اس خاص چیز کے اندر مثل مراد لیتے ہیں، آپ خاص چیز کے اندر اس کا مثل مراد لیتے ہیں، تو یہاں مِثْلٌ کا لفظ کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا، اس سے وہی متعین شخص مراد ہے یعنی مثلاً بکر ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
آگے دیکھیے: وَتُفِيدُ الْإِضَافَةُ الْمَعْنَوِيَّةُ، جی آگے آسان ہے۔ اضافت معنویہ، ادھر دیکھیے: اضافت معنویہ میں معرفہ کی طرف اضافت ہو تو وہ تعریف کا فائدہ دے گی اور نکرہ کی طرف اضافت ہو تو وہ تخصیص کا، وہی بیان کر رہے ہیں۔ وَتُفِيدُ الْإِضَافَةُ الْمَعْنَوِيَّةُ تَخْصِيصًا اور اضافت معنویہ تخصیص کا فائدہ دیتی ہے، أَيْ تَخْصِيصَ الْمُضَافِ یعنی مضاف کی تخصیص کا، مَعَ الْمُضَافِ إِلَيْهِ النَّكِرَةِ کس کے ساتھ؟ جب مضاف الیہ نکرہ ہو۔ نَحْوُ غُلَامُ رَجُلٍ جیسے غُلَامُ رَجُلٍ بھئی۔ فَإِنَّ التَّخْصِيصَ تَقْلِيلُ الشُّرَكَاءِ اس لیے کیونکہ تخصیص جو ہے وہ تَقْلِيلُ الشُّرَكَاءِ شرکاء کو کم کرنا، وہ جو شریک ہیں جن پر یہ لفظ صادق آ رہا ہے ان کو کم کرنا۔ غلام پہلے دنیا کے ہر غلام پر صادق آ رہا تھا، چاہے مرد کا غلام ہو چاہے عورت کا، لیکن جب میں نے رَجُلٌ کی طرف اضافت کر دی غُلَامُ رَجُلٍ تو اب یہ صرف مرد کے غلاموں پر تو صادق آئے گا عورت کے غلاموں پر صادق نہیں آئے گا، تو دیکھو شرکاء کم ہو گئے، تو یہ تخصیص ہے بھئی۔
کہتے ہیں فَإِنَّ التَّخْصِيصَ تَقْلِيلُ الشُّرَكَاءِ اس لیے کیونکہ تخصیص جو ہے وہ شرکاء کو کم کرنا ہے، وَلَا شَكَّ أَنَّ الْغُلَامَ قَبْلَ إِضَافَتِهِ إِلَى رَجُلٍ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ غلام کا جو لفظ ہے رَجُلٌ کی طرف اس کی اضافت کرنے سے پہلے یہ جو لفظ ہے كَانَ مُشْتَرَكًا بَيْنَ غُلَامِ رَجُلٍ وَغُلَامِ امْرَأَةٍ یہ مشترک تھا غلامِ رجل کے اندر بھی اور غلامِ امراۃ بھی۔ صرف غلام کا لفظ بولو تو یہ غلامِ رجل پر بھی بولا جائے گا اور غلامِ امراۃ پر بھی، یہ سب کے اندر مشترک تھا۔ پھر فَلَمَّا أُضِيفَ إِلَى رَجُلٍ پھر جب اس کی اضافت کر دی گئی رَجُلٌ کی طرف خَرَجَ عَنْهُ غُلَامُ امْرَأَةٍ تو اب اس سے غلامِ امراۃ نکل گئے، اب یہ غُلَامُ رَجُلٍ کا لفظ غلامِ امراۃ پر نہیں بولا جا سکتا۔ وَقَلَّتِ الشُّرَكَاءُ فِيهِ اور اس کے اندر شرکاء کم ہو گئے، اور یہی تخصیص ہے۔ شرکاء کو کم کرنا یہ کیا ہے؟ تخصیص ہے۔ تو یہ معنی ہے، کہتے ہیں فَلَمَّا أُضِيفَ إِلَى رَجُلٍ جب اس غلام کے لفظ کی اضافت کر دی گئی رَجُلٌ کے لفظ کی طرف خَرَجَ عَنْهُ غُلَامُ امْرَأَةٍ تو اس سے غلامِ امراۃ نکل گئے، وَقَلَّتِ الشُّرَكَاءُ فِيهِ اور اس میں شرکاء قلیل ہو گئے۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ تو جب نکرہ کی اضافت معرفہ کی طرف ہو تو مضاف کیا بن جائے گا؟ معرفہ۔ اور جب نکرہ کی اضافت نکرہ کی طرف ہو تو وہ معرفہ تو نہیں بنے گا لیکن اس میں تخصیص آ جائے گی یعنی شرکاء کم ہو جائیں گے۔ جی، چلیے بس کریں بھئی، یہاں تک حل ہو گیا سارا؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔