Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-166

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 156
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے دیکھیے سبق بھئی۔ لٰکِنْ لَا تُحْمَلُ إِلَّا عَلَیْہَا فِی الصِّفَۃِ غَالِبًا إِلَّا إِذَا کَانَتْ أَیْ إِلَّا تَابِعَۃً لِجَمْعٍ أَیْ وَاقِعَۃً بَعْدَ مُتَعَدِّدٍ فَوَجَبَ أَنْ یَّکُوْنَ مَوْصُوْفُہَا مَذْکُوْرًا لَا مُقَدَّرًا کَمَا قَدْ یَکُوْنُ مُقَدَّرًا فِیْ غَیْرٍ مِثْلُ جَاءَنِیْ غَیْرُ زَیْدٍ۔ گزشتہ سبق میں صاحب کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ مستثنیٰ جو ہے وہ اگر غَیْرٌ یا سِوٰی یا سَوَاءٌ یا حَاشَا کے بعد آئے تو مجرور ہوگا۔ اور حَاشَا کے اندر اکثر مجرور ہوتا ہے، لیکن بعض نحویوں نے حَاشَا کے بعد نصب کو بھی جائز قرار دیا ہے کہ بنا بر اس کے کہ یہ فعل ہے یعنی فِعْلِ مُتَعَدِّی ہے بھئی۔ اور پھر انہوں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جو غَیْرٌ ہے اس کے اندر وہی اعراب آئے گا جو مُسْتَثْنٰی بِإِلَّا کے اندر تھا۔ یعنی مُسْتَثْنٰی بِإِلَّا جو ہے اس پر جو اعراب آتا تھا اور جو تفصیل آپ نے پڑھی تھی وہی غَیْرٌ کے اندر بھی ہے بھئی۔ جیسے إِلَّا کے بعد مستثنیٰ آتا تھا تو آپ دیکھتے تھے کہ وہ منقطع ہے یا متصل۔ منقطع ہوتا تھا تو منصوب ہوتا تھا، متصل ہوتا تو پھر آپ دیکھتے تھے کہ کلام موجب ہے یا غیر موجب۔ موجب ہوتا تو پھر منصوب ہوتا اور اگر غیر موجب ہوتا پھر آپ دیکھتے تھے کہ مستثنیٰ مقدم ہے مُسْتَثْنٰی مِنْہُ پر یا مقدم نہیں۔ اگر مقدم ہوتا تب بھی منصوب ہوتا تھا اور اگر مقدم نہیں تو پھر دیکھتے تھے کہ مُسْتَثْنٰی مِنْہُ مذکور ہے یا مذکور نہیں۔ اگر مذکور ہے تو پھر نصب بھی جائز اور بدل بھی جائز اور بدل مختار ہے۔ اور اگر مُسْتَثْنٰی مِنْہُ مذکور نہیں تو اس میں مستثنیٰ کا اعراب عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ آئے گا اور اس کو مُسْتَثْنٰی مُفَرَّغٌ کہتے ہیں، جس میں مُسْتَثْنٰی مِنْہُ مذکور نہ ہو بھئی۔ تفصیل سمجھ میں آگئی؟ تو یہی تفصیل ہے غَیْرٌ کے اندر بھی بھئی۔ بھئی یہ غَیْرٌ، سِوٰی اور سَوَاءٌ یہ مضاف ہوتے ہیں مابعد کی طرف، لہٰذا ان کے بعد جو مستثنیٰ آئے گا وہ تو قطعاً قطعاً مجرور ہوگا اضافت کی وجہ سے۔ اور حَاشَا کے بعد بھی جو مستثنیٰ آئے گا وہ مجرور ہوگا لیکن وہ مجرور باضافت نہیں ہے بلکہ وہ حَاشَا حَرْفِ جَرٍّ ہوگا، تو حَرْفِ جَرٍّ جر دیتا ہے تو مستثنیٰ مجرور ہوگا۔ لیکن خود غَیْرٌ کا کیا اعراب ہوگا؟ تو بتایا اس کا وہی اعراب ہوگا جو مُسْتَثْنٰی بِإِلَّا کا ہے۔ یعنی غَیْرٌ جب آئے اگر مستثنیٰ منقطع ہو تو غَیْرٌ منصوب ہوگا۔ اگر متصل ہو اور کلام موجب ہو تو، تو بھی منصوب ہوگا۔ اگر یہ مُسْتَثْنٰی مِنْہُ پر مقدم ہے تب بھی غَیْرٌ منصوب ہوگا۔ اور اگر مقدم نہیں ہے کلام غیر موجب ہے اور مُسْتَثْنٰی مِنْہُ مذکور ہے تو پھر غَیْرُ پر نصب بھی جائز بنا بر استثنا کے اور اس کو ماقبل سے بدل بنانا بھی جائز ہے اور یہ پسندیدہ ہے۔ اور اگر مُسْتَثْنٰی مِنْہُ مذکور نہیں تو پھر غَیْرٌ کا اعراب عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ ہوگا، عامل جس قسم کے اعراب کا تقاضا کرے گا وہی اعراب غَیْرٌ پر آئے گا۔ اور اس کے بعد پھر صاحب کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ غَیْرٌ اَصْلِ وَضْع کے اعتبار سے صفت ہے، یہ مغایرت پر دلالت کرتا ہے کہ اس کا مابعد اس کے موصوف سے مغایر ہے ذات کے اندر۔ تو یہ اصل میں وضع ہے مُغَایَرَتِ ذَات کے لیے، جیسے جَاءَنِیْ رَجُلٌ غَیْرُ زَیْدٍ، رَجُلٌ موصوف اور غَیْرُ زَیْدٍ مضاف مضاف الیہ مل کر اس کی صفت، تو غَیْرُ نے کیا بتلایا کہ یہ جو رَجُلٌ میرا موصوف ہے یہ مغایر ہے زید سے، زید کے علاوہ ہے، زید نہیں ہے بھئی۔ تو یہ مُغَایَرَتِ ذَات کے لیے آتا ہے، لیکن اس کو مُغَایَرَتِ صِفَت کے لیے بھی استعمال کر لیتے ہیں، جیسے کل میں نے مثال ذکر کی تھی آپ کسی ساتھی سے کہتے ہیں دَخَلْتَ بِوَجْہٍ غَیْرِ الَّذِیْ خَرَجْتَ بِہٖ کہ آپ جس چہرے کے ساتھ داخل ہوئے ہیں یہ مغایر ہے اس چہرے سے جس کے ساتھ آپ باہر نکلے تھے۔ یعنی جب باہر نکلے تھے تو چہرے پر غضب کے آثار تھے، جب واپس آئے ہیں تو اب غضب کے آثار نہیں ہیں، تو معلوم ہوا آپ کا وہ ایک وہ چہرہ تھا جو نکلتے وقت تھا اور ایک وہ چہرہ ہے جو داخل ہوتے وقت ہے تو داخل ہوتے وقت آپ کا چہرہ مغایر ہے اس چہرے سے جو باہر نکلتے وقت تھا۔ اب دیکھو چہرہ تو وہی ایک ہے ذات تو نہیں بدلی، صرف صفت بدلی ہے کہ پہلے صفت چہرے کی اور تھی اس پر غضب کے آثار تھے، اب چہرے کی صفات اور ہے۔ تو معلوم ہوا غیر کس لیے آتا ہے؟ مُغَایَرَتِ ذَات کے لیے بھی آتا ہے اور مُغَایَرَتِ صِفَت کے لیے بھی آتا ہے، البتہ وضع یہ مُغَایَرَتِ ذَات کے لیے ہے اور مُغَایَرَتِ صِفَت کے لیے جب استعمال ہوگا تو یہ مجازاً استعمال ہوگا، اس میں مجاز ہوگا یہ۔ تو انہوں نے بتایا تھا کہ یہ غیر وضع ہے صفت کے لیے اور پھر کبھی کبھار اس کو استثنا کے لیے بھی استعمال کر لیتے ہیں إِلَّا کی جگہ۔ اور إِلَّا وضع ہے اصل میں استثنا کے لیے، لیکن کبھی کبھی اس کو غَیْرٌ کی جگہ صفت کے طور پر بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ البتہ غَیْرٌ کا استعمال استثنا کے لیے یہ کثیر ہے، اور إِلَّا کا استعمال غَیْرٌ کے معنی میں بطور صفت کے یہ قلیل ہے۔ وجہ یہ کہ غَیْرٌ اسم ہے اور اسم میں زیادہ تصرفات کیے جاتے ہیں، اور إِلَّا حرف ہے اور حرف میں کم تصرف کوئی کیا جاتا ہے، تو لہٰذا اس لیے غَیْرٌ تو إِلَّا کے معنی میں یعنی استثنا کے لیے کثیر استعمال ہوتا ہے۔ غَیْرٌ استثنا کے لیے کثیر استعمال ہوتا ہے، لیکن إِلَّا صفت کے لیے یعنی غَیْرٌ کے معنی میں قلیل استعمال ہوتا ہے۔ تو وہ کون سی جگہیں ہیں جہاں پر إِلَّا غَیْرٌ کے معنی میں استعمال ہوگا؟ تو صاحب کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ اس وقت جب یہ إِلَّا تابع ہو جمع کے، جب إِلَّا کیا ہو؟ یعنی جمع کے بعد آئے، اور جمع سے مراد جمع حقیقی نہیں ہے، جمع اصطلاحی مراد نہیں ہے بلکہ جَمْعِ لُغَوِی مراد ہے یعنی جس کو عربی زبان میں جمع کہتے ہیں، یعنی جس میں تعدد ہو مراد یہ ہے۔ تو إِلَّا توجہ سے سنو إِلَّا وضع تو ہے استثنا کے لیے، لیکن یہ کبھی کس معنی میں آئے گا؟ غَیْرٌ کے معنی میں صفت کے طور پر آئے گا، یہ کس مقام پر ہوگا؟ جب یہ ایسی جمع کے بعد آئے جو نکرہ ہو اور غیر محصور ہو، یعنی اس نے اپنے افراد کا احاطہ نہ کیا ہو۔ تو اس وقت یہ إِلَّا جو ہے پھر استثنا کے لیے نہیں ہوگا بلکہ یہ غَیْرٌ کے معنی میں ہوگا صفت کے لیے ہوگا۔ وجہ یہ کہ جب یہ شرطیں پوری ہو جائیں گی تو پھر اس وقت استثنا ممکن ہی نہ رہے گا، نہ آپ اس کو مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع بنا سکتے ہیں نہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل۔ تو استثنا کی تو دو ہی صورتیں ہیں یا متصل ہوگا یا منقطع، تو جب آپ نہ متصل بنا سکتے ہیں نہ منقطع تیسری تو کوئی صورت ہی نہیں ہے استثنا میں، تو معلوم ہوا پھر یہ استثنا کے لیے نہیں ہو سکتا، جب استثنا کے لیے نہیں ہو سکتا تو پھر یہ غَیْرٌ کے معنی میں ہوگا صفت کے لیے۔ اور پھر میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب یہ إِلَّا صفت کے لیے آئے، کس کے لیے؟ صفت کے لیے آئے یعنی غَیْرٌ کے معنی میں، تو صفت پر تو وہی اعراب آتا ہے جو کس پر ہوتا ہے؟ موصوف پر، لیکن إِلَّا تو حرف ہے حرف پر تو اعراب نہیں آ سکتا تو پھر اس کا اعراب آگے جو إِلَّا کے بعد آ رہا ہوگا اس کی طرف یہ اعراب منتقل ہو جائے گا۔ جیسے وہ آیت آئی تھی لَوْ کَانَ فِیْہِمَا آلِہَۃٌ إِلَّا اللّٰہُ، اب یہ إِلَّا اللّٰہُ یہ صفت ہے آلِہَۃٌ کی۔ یہاں نہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل ہو سکتا ہے نہ منقطع۔ بھئی کیوں نہیں ہو سکتا؟ وجہ یہ ہے، وجہ یہ ہے دیکھو لَوْ کَانَ فِیْہِمَا آلِہَۃٌ، یہ آلِہَۃٌ جمع ہے اور جمع بھی کیسی ہے؟ نکرہ ہے اس پر الف لام نہیں ہے، اور نیز یہ غیر محصور ہے۔ آلِہَۃٌ، إِلٰہٌ کی جمع ہے اور اس کا معنی ہے کچھ معبود، تو اس میں حصر نہیں ہے، اس نے اپنے افراد کا احاطہ نہیں کیا، تو جمع بھی ہے نکرہ بھی ہے اور غیر محصور بھی ہے۔ اس کے بعد إِلَّا آیا ہے، انہوں نے بھی کیا کہا تھا؟ تَابِعَۃً لِجَمْعٍ مَنْکُوْرٍ غَیْرِ مَحْصُوْرٍ، تو یہاں پر بھی آیا آلِہَۃٌ إِلَّا اللّٰہُ، یہ إِلَّا کس کے بعد آیا؟ ایسی جمع کے بعد جو نکرہ ہے اور غیر محصور ہے۔ تو اس صورت میں پھر استثنا متعذر ہو جاتا ہے، استثنا نہیں ہو سکتا، نہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بنا سکتے ہیں نہ مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع۔ جب دونوں نہیں بنا سکتے تو پھر یہ صفت کے لیے ہوگا۔ اور جب صفت کے لیے ہے تو صفت پر تو وہی اعراب آتا ہے جو موصوف پر ہوتا ہے، تو آلِہَۃٌ موصوف مرفوع ہے، تو إِلَّا اللّٰہُ یہ صفت بھی کیا ہوگی؟ مرفوع، لیکن إِلَّا تو حرف ہے اس پہ تو رفع نہیں آ سکتا، تو وہ رفع لفظِ اللہ کی طرف منتقل ہو گیا، تو اسی لیے کیسے پڑھیں گے لَوْ کَانَ فِیْہِمَا آلِہَۃٌ إِلَّا اللّٰہُ، یہ لفظِ اللہ پہ رفع کیوں آیا؟ کیونکہ یہ إِلَّا اللّٰہُ صفت ہے کس کی؟ آلِہَۃٌ کی۔ تو بتایا انہوں نے کہ یہاں استثنا متعذر ہے۔ إِلَّا آیا تو ہے لیکن وہ استثنا کے لیے نہیں ہو سکتا، کیوں نہیں ہو سکتا؟ کیونکہ استثنا کی دو ہی صورتیں ہیں یا مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بناؤ یا مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع۔ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل کسے کہتے ہیں؟ جو پہلے قطعی طور پر یقینی طور پر مُسْتَثْنٰی مِنْہُ میں داخل ہو اور پھر إِلَّا کے ذریعے اس کو کیا کر لیا جائے؟ نکال دیا جائے، اس کو مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل کہتے ہیں۔ اور مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع کسے کہتے ہیں؟ جو قطعی طور پر ماقبل میں داخل نہ ہو، جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا، یہ حمار قطعی طور پر قوم میں داخل نہیں ہے کیونکہ قوم تو مردوں کی جماعت کو کہتے ہیں، تو حمار اس میں قطعی طور پر داخل نہیں لہٰذا یہ مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع بنے گا۔ اور یہاں پر آلِہَۃٌ آیا، کچھ معبود، اب آگے آیا إِلَّا اللّٰہُ، اب بھئی اللہ تعالیٰ ان کچھ معبودوں میں داخل ہیں یا داخل نہیں؟ یہ یقینی نہیں۔ اگر یقینی طور پر مابعد ماقبل میں داخل ہوتا اور پھر إِلَّا کے ذریعے نکالا جاتا تو پھر یہ کیا بن جاتا؟ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل۔ یا یقینی طور پر داخل نہ ہوتا تو پھر یہ کیا بن جاتا؟ مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع۔ لیکن یہاں پر یقینی نہیں، جب یقینی نہیں تو پھر یہ مستثنیٰ نہ متصل بن سکتا ہے اور نہ منقطع، تو پھر دوسری صورت یہی رہ گئی کہ پھر اس کو صفت کے لیے بنا لیں گے بمعنی غَیْرٌ کے۔ اور پھر آخر میں انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ وَضَعُفَ فِیْ غَیْرِہٖ، ان کے علاوہ باقی جگہیں جو ہیں ان کے علاوہ یہ کون سی جگہ تھی جہاں إِلَّا کس کے بعد آئے جمع منکور غیر محصور کے بعد آئے، اس میں تو یہ إِلَّا کو غَیْرٌ پر محمول کریں گے صفت بنائیں گے، لیکن اس کے علاوہ باقی جگہوں کے اندر إِلَّا کو صفت پر محمول کرنا ضعیف ہے۔ باقی جگہوں میں إِلَّا کو صفت پر محمول کرنا ضعیف ہے بھئی۔ جی یہ سارا متن ہم نے حل کر لیا تھا اب آئیے اس سارے کو شرح کے ساتھ ہم حل کریں گے۔ دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں لٰکِنْ لَا تُحْمَلُ إِلَّا عَلَیْہَا فِی الصِّفَۃِ غَالِبًا، اور لیکن جو ہے إِلَّا اس کو محمول نہیں کیا جاتا صفت پر غالباً یعنی اکثر اوقات میں، إِلَّا إِذَا کَانَتْ أَیْ إِلَّا تَابِعَۃً لِجَمْعٍ، إِلَّا إِذَا کَانَتْ مگر اس وقت جبکہ أَیْ إِلَّا، کَانَتْ کے بعد کیا کہا کَانَتْ أَیْ إِلَّا، یہ کَانَ کا اسم بتلا رہے ہیں کَانَتْ کے اندر ہِیَ ضمیر ہے جو اس کا اسم ہے، اب وہ ضمیر کس کو راجع ہے؟ بتلایا أَیْ إِلَّا، یہ ضمیر کس کو راجع ہے؟ إِلَّا، اور إِلَّا چونکہ حرف ہے اور حروف عربی میں مذکر بھی استعمال ہوتے ہیں مؤنث بھی، مذکر کی ضمیر بھی لوٹائی جاتی ہے اور مؤنث بھی، لیکن زیادہ تر مؤنث ہی استعمال کرتے ہیں، تو اس لیے کَانَتْ کہا مؤنث کا صیغہ لائے، تو ہِیَ ضمیر إِلَّا کو راجع ہے وہ حرف ہے اور مؤنث ہے تو اس کی طرف مؤنث ضمیر راجع کر دی۔ تو کہتے ہیں پھر ترجمہ دیکھیے، کہتے ہیں لٰکِنْ لَا تُحْمَلُ إِلَّا عَلَیْہَا فِی الصِّفَۃِ، لیکن جو إِلَّا جو ہے اس کو محمول نہیں کیا جاتا غَیْرٌ پر فِی الصِّفَۃِ صفت کے اندر غَالِبًا اکثر اوقات میں، إِلَّا إِذَا کَانَتْ أَیْ إِلَّا تَابِعَۃً لِجَمْعٍ، مگر اس وقت کہ جب إِلَّا تَابِعَۃً لِجَمْعٍ وہ جمع کے تابع ہو، أَیْ وَاقِعَۃً بَعْدَ مُتَعَدِّدٍ، یعنی متعدد کے بعد واقع ہو۔ فَوَجَبَ أَنْ یَّکُوْنَ مَوْصُوْفُہَا مَذْکُوْرًا، تو واجب ہوا کہ اس کا موصوف کیا ہونا چاہیے؟ مذکور ہونا چاہیے لازم ہوا، واجب ہوا یعنی لازم ہوا۔ بھئی ادھر دیکھیے، ادھر دیکھیے۔ انہوں نے کہا إِلَّا کبھی کبھار صفت کے لیے آئے گا، غَیْرُ پر محمول کرتے ہوئے صفت کے لیے آئے گا، لیکن کب جب یہ کس کے بعد آئے؟ جمع کے بعد آئے، کس کے بعد آئے یعنی متعدد کے بعد آئے۔ جب کہہ دیا کہ وہ متعدد کے بعد آئے گا تو معلوم ہوا اس متعدد کا مذکور ہونا ضروری ہے، اس متعدد کا۔ بھئی وہ مذکور ہوگا تو اس کے بعد ہم کہیں گے إِلَّا اس کے بعد آیا ہے، اگر وہ مذکور ہی نہیں ہے تو پھر ہم یہ کہہ سکتے ہیں یہ اس کے بعد ہے؟ توجہ ہے؟ جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا زَیْدًا، توجہ سے سنو جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا زَیْدًا، وہ لوگ میرے پاس آئے إِلَّا زَیْدًا۔ ہم کیا کہیں گے یا إِلَّا کس کے بعد ہے؟ اَلْقَوْم کے بعد ہے، کس کے بعد ہے؟ اَلْقَوْم کے بعد ہے، اگر اَلْقَوْم کا لفظ یہاں سے ہٹا دیں تو جَاءَنِیْ إِلَّا زَیْدٌ، تو اب آپ کہہ سکتے ہیں إِلَّا اَلْقَوْم کے بعد ہے؟ نہیں، تو انہوں نے بھی یہاں پر کیا کہا کہ وہ إِلَّا کس کے بعد آنا چاہیے؟ جمع کے بعد یعنی متعدد کے بعد آنا چاہیے، اور متعدد کے بعد تبھی ہو سکتا ہے جب متعدد پہلے ذکر ہو عبارت میں محذوف نہ ہو مقدر نہ ہو، بات سمجھ میں آگئی؟ یہ معنی ہے فَوَجَبَ أَنْ یَّکُوْنَ مَوْصُوْفُہَا مَذْکُوْرًا، پس واجب ہوا یعنی لازم ہوا کہ اس إِلَّا کا جو موصوف ہے وہ مذکور ہونا چاہیے، کیونکہ إِلَّا صفت بن رہا ہے نا، کیا بن رہا ہے؟ صفت بنے گا غَیْرٌ پر حمل کرتے ہوئے تو اس کا موصوف مذکور ہونا چاہیے محذوف یا مقدر نہیں ہونا چاہیے۔ لَا مُقَدَّرًا مقدر نہیں ہونا چاہیے کَمَا قَدْ یَکُوْنُ مُقَدَّرًا فِیْ غَیْرٍ مِثْلُ جَاءَنِیْ غَیْرُ زَیْدٍ۔ جس کا کوئی مفرد ہوتا ہے اور پھر اس مفرد میں تبدیلی کر کے جمع بنائی جاتی ہے اور پھر یہ جمع کم از کم تین یا تین سے زیادہ افراد پر دلالت کرتی ہے۔ تو رَجُلٌ دیکھو مفرد موجود ہے، اسی کے لفظوں میں ہم نے تھوڑی سی تبدیلی کی اور رِجَالٌ نیا صیغہ بنا لیا اور یہ کم از کم تین یا زیادہ افراد پر بولا جاتا ہے تین سے کم پر نہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں قَوْمٌ دیکھ لو قَوْمٌ۔ قَوْمٌ کا اطلاق ہوتا ہے تین سے لے کر نو تک مردوں کی جماعت پر۔ اب یہ قَوْمٌ کا لفظ تو مفرد ہے، یہ تو جمع نہیں ہے، تو اس کو کہتے ہیں اِسْمِ جَمْعٍ، کیا کہتے ہیں؟ یعنی یہ معنی جمع کا ادا کر رہا ہے لیکن خود جمع نہیں کیونکہ جمع کے لیے مفرد کا ہونا ضروری ہے اور قَوْمٌ تو خود مفرد ہے اس کا اور کیا مفرد ہوگا؟ قَوْمٌ تو خود کیا ہے؟ مفرد ہے۔ تو لہٰذا جمع سے یہاں جمع اصطلاحی مراد نہیں ہے بلکہ جَمْعِ لُغَوِی مراد ہے جس کو عربی زبان والے جمع کہتے ہیں بھئی۔ دیکھو ایک ہے علم نحو، علم نحو والوں کی اپنی اصطلاحات ہیں، یہ چیز مرفوع ہے، یہ منصوب ہے، مجرور ہے۔ عام عرب کو پتہ ہی نہیں ہوگا مرفوع کسے کہتے ہیں، منصوب کسے کہتے ہیں، مجرور کسے کہتے ہیں۔ توجہ ہے؟ تو لہٰذا وہ ان اعراب کو جانتے ہی نہیں ہیں۔ تو یہاں پر جو جمع کا لفظ آیا، یہاں جمع اصطلاحی نہیں مراد جو علم نحو والے کہتے ہیں کہ جس کے لیے مفرد بھی ہونا چاہیے پھر اس میں تبدیلی کر کے ایک نیا صیغہ بنایا جاتا ہے اور اس کے خاص اوزان ہوتے ہیں اور پھر یہ تین یا تین سے زیادہ پر دلالت کرتا ہے، بلکہ عرب کے ہاں جمع ہر اس چیز کو جمع کہتے ہیں جس میں کیا ہو؟ تعدد ہو۔ جی تو نحویوں کے نزدیک رِجَالٌ تو جمع ہے قَوْمٌ اور رَہْطٌ جمع نہیں۔ لیکن عربوں کے نزدیک رِجَالٌ بھی جمع اور قَوْمٌ اور رَہْطٌ بھی جمع ہے کیونکہ یہ ان کے افراد متعدد ہیں بھئی۔ جی پھر ترجمہ دیکھ لیں۔ لٰکِنْ لَا تُحْمَلُ إِلَّا عَلَیْہَا فِی الصِّفَۃِ غَالِبًا، لیکن إِلَّا جو ہے اس کو غَیْرٌ پر محمول نہیں کیا جاتا صفت کے اندر غالباً اکثر اوقات میں، إِلَّا إِذَا کَانَتْ أَیْ إِلَّا تَابِعَۃً لِجَمْعٍ، مگر اس وقت کہ جب إِلَّا جو ہے تَابِعَۃً لِجَمْعٍ وہ جمع کے تابع ہو، أَیْ وَاقِعَۃً بَعْدَ مُتَعَدِّدٍ، یعنی متعدد کے بعد واقع ہو۔ فَوَجَبَ أَنْ یَّکُوْنَ مَوْصُوْفُہَا مَذْکُوْرًا، تو واجب ہوا کہ اس کا موصوف کیا ہونا چاہیے؟ مذکور ہونا چاہیے لازم ہوا، واجب ہوا یعنی لازم ہوا۔ بھئی ادھر دیکھیے، انہوں نے کہا إِلَّا کبھی کبھار صفت کے لیے آئے گا غَیْرُ پر محمول کرتے ہوئے، غَیْرٌ پر محمول کرتے ہوئے صفت کے لیے آئے گا، لیکن کب جب یہ کس کے بعد آئے؟ جمع کے بعد آئے۔ کس کے بعد آئے یعنی متعدد کے بعد آئے۔ جب کہہ دیا کہ وہ متعدد کے بعد آئے گا تو معلوم ہوا اس متعدد کا مذکور ہونا ضروری ہے۔ اس متعدد کا مذکور ہونا ضروری ہے، بھئی وہ مذکور ہوگا تو اس کے بعد ہم کہیں گے إِلَّا اس کے بعد آیا ہے، اگر وہ مذکور ہی نہیں ہے تو پھر ہم یہ کہہ سکتے ہیں یہ اس کے بعد ہے؟ توجہ ہے؟ جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا زَیْدًا، توجہ سے سنو، جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا زَیْدًا، وہ لوگ میرے پاس آئے إِلَّا زَیْدًا، ہم کیا کہیں گے یہ إِلَّا کس کے بعد ہے؟ اَلْقَوْم کے بعد ہے، کس کے بعد ہے؟ اَلْقَوْم کے بعد ہے۔ اگر اَلْقَوْم کا لفظ یہاں سے ہٹا دیں تو جَاءَنِیْ إِلَّا زَیْدٌ، تو اب آپ کہہ سکتے ہیں إِلَّا اَلْقَوْم کے بعد ہے؟ نہیں، تو انہوں نے بھی یہاں پر کیا کہا کہ وہ إِلَّا کس کے بعد آنا چاہیے؟ جمع کے بعد یعنی متعدد کے بعد آنا چاہیے اور متعدد کے بعد تبھی ہو سکتا ہے جب متعدد پہلے ذکر ہو عبارت میں محذوف نہ ہو، مقدر نہ ہو۔ بات سمجھ میں آگئی؟ یہ معنی ہے فَوَجَبَ أَنْ یَّکُوْنَ مَوْصُوْفُہَا مَذْکُوْرًا، تو واجب ہوا یعنی لازم ہوا کہ اس کا موصوف جو ہے وہ مذکور ہونا چاہیے، پھر ہی یہ اس کے بعد ہوگا ورنہ مذکور نہ ہو تو بعد ہونے کا کیا معنی؟ بات سمجھ میں آگئی؟ بات سمجھ بھی آئی کہ نہیں، اس کو نہیں سمجھ میں آئی۔ دیکھو میں نے کیا کہا؟ آپ نے کہا کہ مقدر نہ ہو۔ مقدر، دیکھو نا دیکھو، جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا زَیْدًا، جَاءَنِی الْقَوْمُ إِلَّا زَیْدًا، یہ اب یہ عبارت جب ہوگی تو آپ کہہ سکتے ہیں إِلَّا کا لفظ اَلْقَوْم کے بعد آ رہا ہے، لیکن اگر آپ اَلْقَوْم کو یہاں محذوف کر دیں مقدر کر دیں جَاءَنِیْ إِلَّا زَیْدٌ، اب کیا آپ کہہ سکتے ہیں یہ إِلَّا اَلْقَوْم کے بعد ہے؟ کیونکہ اَلْقَوْم تو ہے ہی نہیں لفظوں میں، مقدر ہے لیکن مقدر کے تو، مقدر میں تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ یہ اس کے بعد آ رہا ہے کیونکہ اَلْقَوْم کا لفظ آ تو آپ آخر میں بھی نکال سکتے ہیں جَاءَنِیْ إِلَّا زَیْدًا اَلْقَوْمُ، اَلْقَوْمُ آخر میں نکال لیں۔ توجہ ہے؟ تو لہٰذا بعد میں ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ متعدد إِلَّا سے پہلے مذکور ہونا چاہیے مقدر نہیں ہونا چاہیے۔ یہ معنی ہے فَوَجَبَ أَنْ یَّکُوْنَ مَوْصُوْفُہَا مَذْکُوْرًا، پس واجب ہوا یعنی لازم ہوا کہ اس إِلَّا کا جو موصوف ہے وہ مذکور ہو، لَا مُقَدَّرًا مقدر نہ ہو، کَمَا قَدْ یَکُوْنُ مُقَدَّرًا فِیْ غَیْرٍ، جیسے کہ کبھی کبھار یہ موصوف مقدر ہوتا ہے غَیْرٌ کے اندر، مِثْلُ جَاءَنِیْ غَیْرُ زَیْدٍ۔ جَاءَنِیْ غَیْرُ زَیْدٍ، اصل میں کیا ہے کلام؟ جَاءَنِیْ رَجُلٌ غَیْرُ زَیْدٍ، کیونکہ غَیْرُ کس لیے آتا ہے؟ صفت کے لیے اور یہاں موصوف ذکر ہے؟ نہیں، جب ذکر نہیں ہے تو محذوف اور مقدر نکالنا پڑے گا۔ تو معلوم ہوا غَیْرٌ کا موصوف مذکور بھی ہو سکتا ہے مقدر بھی ہو سکتا ہے، لیکن إِلَّا کا موصوف مقدر نہیں ہو سکتا۔ وَبَعْدَ مَا کَانَ مَذْکُوْرًا، اچھا ایک بات تو یہ گزر گئی کہ إِلَّا کا موصوف مذکور ہونا چاہیے مقدر نہیں، دوسری بات یہ ذکر کریں گے کہ جو اس کا موصوف ہے وہ جمع ہو یعنی اس میں تعدد ہونا چاہیے، اس میں کیا ہونا چاہیے؟ تعدد ہونا چاہیے۔ یہی بیان کر رہے ہیں، وَبَعْدَ مَا کَانَ مَذْکُوْرًا، اور بعد اس کے کہ جب اس کا موصوف مذکور ہو، یَکُوْنُ مُتَعَدِّدًا، اس موصوف کو متعدد ہونا چاہیے، لِیُوَافِقَ حَالُہَا صِفَۃً حَالَہَا أَدَاۃَ اسْتِثْنَاءٍ۔ یہ عبارت سمجھ لو۔ لِیُوَافِقَ حَالُہَا، یہ حَالُہَا فاعل ہے یُوَافِقُ کے لیے اور فاعل کیا ہوتا ہے؟ مرفوع، اور حَالُہَا یہاں ضمیر راجع ہے إِلَّا کو، کیونکہ وہ حرف ہے اور حرف کی طرف کون سی ضمیر راجع کرتے ہیں زیادہ تر؟ مؤنث۔ تو حَالُہَا أَیْ حَالُ إِلَّا۔ لِیُوَافِقَ حَالُہَا، تاکہ إِلَّا کا حال موافق ہو جائے، صِفَۃً، یہ حَال ہے حَالُہَا سے، صِفَۃً حال ہے کس سے؟ حَالُہَا سے، حَالُہَا فاعل ہے اور فاعل سے حال آگے آ سکتا ہے۔ لِیُوَافِقَ حَالُہَا تاکہ إِلَّا کا حال موافق ہو جائے صِفَۃً صفت ہونے کی حالت میں۔ صفت ہونے کی حالت میں۔ آگے آیا حَالَہَا، یہ مفعول بہ ہے اور مفعول بہ منصوب ہوتا ہے اس لیے حَالَہَا پڑھا، اور اس کے اندر بھی ہَا ضمیر راجع ہے إِلَّا کو۔ تاکہ إِلَّا کا حال صفت ہوتے ہوئے موافق ہو جائے کس کے موافق؟ حَالَہَا إِلَّا کے حال کے، أَدَاۃَ اسْتِثْنَاءٍ، یہ أَدَاۃَ مضاف ہے اور اِسْتِثْنَاءٍ مضاف الیہ، اور یہ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ بھی بن رہا ہے حال، اور حال کیا ہوتا ہے؟ منصوب، اس لیے صِفَۃً وہ بھی حال تھا منصوب، یہ أَدَاۃَ اسْتِثْنَاءٍ یہ بھی کیا ہے؟ حال۔ توجہ ہے؟ صِفَۃً کس سے حال تھا؟ حَالُہَا سے، فاعل سے۔ اور أَدَاۃَ اسْتِثْنَاءٍ یہ کس سے حال ہے؟ یہ حَالَہَا سے یعنی مفعول سے حال ہے۔ کس سے؟ مفعول سے حال ہے۔ اب ادھر دیکھو، اس إِلَّا کے دو حال ہو گئے۔ إِلَّا کے دو حال: ایک حال ہے اس کا صفت ہونے، صفت کے ہونے کی حالت میں۔ ایک حال ہے استثنا کے لیے، اصل وضع تو ہے استثنا کے لیے استعمال کبھی کس لیے کر لیتے ہیں صفت کے لیے۔ تو اس إِلَّا کے دو حال ہو گئے، ایک حال ہے اس کا صفت ہوتے ہوئے اور ایک حال ہے اس کا ادات استثنا ہوتے ہوئے۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں تاکہ اس إِلَّا کا حال صفت ہوتے ہوئے وہ موافق ہو جائے اسی إِلَّا کے حال کے جب یہ ادات استثنا ہو۔ ادھر دیکھیے، ادھر دیکھیے، دیکھو إِلَّا جب استثنا کے لیے آتا ہے، آپ کو انہوں نے بتایا تھا مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل کسے کہتے ہیں؟ انہوں نے وہاں تعریف کی تھی فَالْمُتَّصِلُ ہُوَ الْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ۔ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل کسے کہتے ہیں؟ وہ ہے جس کو نکالا گیا ہو متعدد سے۔ تو معلوم ہوا إِلَّا جب استثنا کے لیے آتا ہے تو اس کے ماقبل کا متعدد ہونا ضروری ہے، ماقبل کا متعدد ہونا ضروری ہے۔ تو اب اس وقت جب آپ اس کو صفت کے لیے بنا رہے ہیں تو اس وقت بھی اس کے ماقبل کا متعدد ہونا ضروری۔ ایک إِلَّا کی حالت ہے استثنا کے لیے اس وقت بھی ماقبل کا متعدد ہونا یعنی مُسْتَثْنٰی مِنْہُ میں تعدد کا ہونا ضروری، اور ایک إِلَّا صفت کے لیے آ رہا ہے تو اس وقت بھی اس کے موصوف میں تعدد کا ہونا ضروری ہے تاکہ دونوں میں موافقت ہو جائے، دونوں حال ایک دوسرے جیسے بن جائیں۔ توجہ ہے؟ کیا؟ إِلَّا کبھی کس لیے آئے گا؟ صفت کے لیے، کبھی کس لیے آئے گا؟ استثنا کے لیے، لیکن دونوں صورتوں میں إِلَّا کی حالت ایک جیسی ہونی چاہیے۔ جیسے استثنا کے وقت ماقبل میں تعدد ضروری تھا، اسی طرح صفت جب بنا رہے ہیں تب بھی ماقبل میں تعدد ضروری ہے۔ یہ معنی ہے لِیُوَافِقَ حَالُہَا صِفَۃً، تاکہ إِلَّا کا حال صفت ہوتے ہوئے موافق ہو جائے، بھئی کس کے موافق ہو جائے؟ حَالَہَا أَدَاۃَ اسْتِثْنَاءٍ، اسی إِلَّا کے حال کے موافق ہو جائے ادات استثنا ہوتے ہوئے۔ إِلَّا کا حال صفت ہوتے ہوئے إِلَّا کے حال کے موافق ہو جائے ادات استثنا ہوتے ہوئے۔ إِذْ لَا بُدَّ لَہَا فِی الِاسْتِثْنَاءِ مِنْ مُسْتَثْنًی مِنْہُ مُتَعَدِّدٍ، اس لیے کیونکہ لَا بُدَّ لَہَا ضروری ہے إِلَّا کے لیے فِی الِاسْتِثْنَاءِ کس میں؟ استثنا میں بھی ضروری ہے مِنْ مُسْتَثْنًی مِنْہُ مُتَعَدِّدٍ ایسے مُسْتَثْنٰی مِنْہُ کا ہونا جو جس میں تعدد ہو۔ توجہ ہے؟ إِذْ لَا بُدَّ لَہَا فِی الِاسْتِثْنَاءِ مِنْ مُسْتَثْنًی مِنْہُ مُتَعَدِّدٍ، اس لیے کیونکہ إِلَّا کے لیے استثنا میں بھی ضروری ہے کہ مُسْتَثْنٰی مِنْہُ میں تعدد ہو، مُسْتَثْنٰی مِنْہُ تعدد والا ہو۔ فَلَا تَقُوْلُ فِی الصِّفَۃِ، لہٰذا آپ صفت کے لیے جب إِلَّا کو لائیں تو آپ یوں نہیں کہہ سکتے جَاءَنِیْ رَجُلٌ إِلَّا زَیْدٌ، جَاءَنِیْ رَجُلٌ إِلَّا زَیْدٌ۔ پہلے اوپر جملہ کیا تھا؟ جَاءَنِیْ رَجُلٌ غَیْرُ زَیْدٍ، توجہ ہے؟ جَاءَنِیْ رَجُلٌ غَیْرُ زَیْدٍ۔ پہلی مثال جو میں نے بتائی تھی آپ کو، رَجُلٌ موصوف تھا اور غَیْرُ زَیْدٍ کیا تھی؟ صفت تھی۔ اب آپ غَیْرُ کی جگہ إِلَّا لانا چاہتے ہیں اور آپ یوں کہتے ہیں جَاءَنِیْ رَجُلٌ إِلَّا زَیْدٌ، یہ إِلَّا زَیْدٌ کو کیا بنانا چاہتے ہیں؟ رَجُلٌ کے لیے صفت۔ کہتے ہیں صفت نہیں بنا سکتے کیونکہ ابھی ہم نے ضابطہ بتایا کہ جب إِلَّا کو صفت کے لیے بنائیں تو ماقبل میں تعدد ہونا چاہیے اور ماقبل میں تو ہے جَاءَنِیْ رَجُلٌ، رَجُلٌ کا ذکر ہے اور رَجُلٌ میں تو تعدد نہیں ہے، رَجُلٌ تو ایک آدمی کو کہتے ہیں۔ لہٰذا یہاں إِلَّا صفت کے لیے نہیں ہو سکتا اور استثنا کے لیے بھی نہیں ہو سکتا۔ استثنا کے لیے بھی نہیں ہو سکتا تو معلوم ہوا یہ ترکیب ہی غلط ہے، آپ یوں عربی میں نہیں کہہ سکتے جَاءَنِیْ رَجُلٌ إِلَّا زَیْدٌ، کیونکہ استثنا کے لیے إِلَّا لائیں تو بھی ماقبل میں تعدد ضروری۔ اور صفت کے لیے لائیں تو بھی ماقبل میں تعدد ضروری اور یہاں تو رَجُلٌ کے اندر، رَجُلٌ تو ایک آدمی کو کہتے ہیں وہاں تو تعدد نہیں ہے۔ تو یہ معنی ہے فَلَا تَقُوْلُ فِی الصِّفَۃِ جَاءَنِیْ رَجُلٌ إِلَّا زَیْدٌ، تو آپ صفت کے اندر یوں نہیں کہہ سکتے کہ جَاءَنِیْ رَجُلٌ إِلَّا زَیْدٌ۔ وَالْمُتَعَدِّدُ، اب بتا رہے ہیں بھئی میں نے بتایا تھا کہ جمع سے کیا مراد ہے؟ جس میں تعدد ہو، جمع اصطلاحی مراد نہیں۔ تو اس میں جمع اصطلاحی بھی آگئی جیسے رِجَالٌ، رِجَالٌ کس کی جمع ہے؟ رَجُلٌ کی، تو اس میں بھی تعدد ہے وہ بھی داخل۔ تو یہ معلوم ہوا اس کے اندر وہ بھی جمع آگئی جو لفظوں کے اعتبار سے جمع ہے، اور وہ جمع بھی آگئی جو تقدیراً تو جمع ہے جیسے قَوْمٌ۔ قَوْمٌ کیا ہے؟ تقدیراً تو جمع ہے، لفظوں کے اعتبار سے تو یہ جمع نہیں، جمع کے لیے تو مفرد ہونا ضروری ہے، اس قَوْمٌ کے لیے تو کوئی مفرد نہیں، یہ تو خود مفرد ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَالْمُتَعَدِّدُ أَعَمُّ مِنْ أَنْ یَّکُوْنَ جَمْعًا لَفْظًا کہ وہ متعدد عام ہے اس سے کہ وہ لفظوں کے اعتبار سے جمع ہو کَرِجَالٍ جیسے رِجَالٍ، أَوْ تَقْدِیْرًا یا وہ تقدیراً جمع ہو کَقَوْمٍ وَرَہْطٍ جیسے قَوْمٌ اور رَہْطٌ۔ قَوْمٌ میں نے بتایا تین سے لے کر نو تک مردوں کی جماعت کو کہتے ہیں، اور اسی طرح رَہْطٌ بھی تین سے لے کر تین سے لے کر دس تک افراد کی جماعت کو کہتے ہیں۔ تو یہ لفظاً تو جمع نہیں کیونکہ جمع کے لیے تو کوئی مفرد ہوتا ہے، ان کا تو کوئی مفرد نہیں تو یہ تقدیراً جمع ہیں بھئی، یعنی یہ افراد پر دلالت کرتے ہیں، قَوْمٌ کے بھی کئی افراد ہوں گے تین سے لے کر نو تک اور رَہْطٌ کے بھی کئی افراد ہوں گے تین سے لے کر دس تک بھئی۔ تو کہتے ہیں وَالْمُتَعَدِّدُ أَعَمُّ مِنْ أَنْ یَّکُوْنَ جَمْعًا لَفْظًا کَرِجَالٍ أَوْ تَقْدِیْرًا کَقَوْمٍ وَرَہْطٍ اور متعدد عام ہے اس سے کہ وہ لفظوں کے اعتبار سے جمع ہو جیسے رِجَالٌ یا تقدیراً جمع ہو جیسے قَوْمٌ اور رَہْطٌ۔ وَأَنْ یَّکُوْنَ مُثَنًّی اور عام ہے اس سے کہ وہ تثنیہ ہو۔ تثنیہ میں بھی تعدد ہے یا نہیں؟ رَجُلٌ کا معنی ہے ایک اور رَجُلَانِ کا کیا معنی؟ دو آدمی، تو تعدد آ گیا یا نہیں؟ تو اس میں تثنیہ بھی داخل ہو گیا۔ اس میں تثنیہ بھی داخل ہو گیا۔ تو کہتے ہیں یہ عام ہے اس سے وَأَنْ یَّکُوْنَ مُثَنًّی کہ یہ تثنیہ ہو، فَدَخَلَ فِیْہِ نَحْوُ تو اس جیسی مثالیں بھی اس کے اندر داخل ہو گئیں، مَا جَاءَنِیْ رَجُلَانِ إِلَّا زَیْدٌ، مَا جَاءَنِیْ رَجُلَانِ إِلَّا زَیْدٌ۔ یہاں یاد رکھو رَجُلَانِ نکرہ ہے اور مابعد میں زَیْدٌ یہ اس کے لیے صفت ہے، صفت ہے اس لیے کیونکہ نہ یہاں مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل ہو سکتا ہے نہ منقطع۔ متصل کب ہوگا؟ جب زید یقینی طور پر رَجُلَانِ میں داخل ہو اور رَجُلَانِ کا کیا معنی؟ کوئی سے دو آدمی، کوئی متعین دو ہیں ہی نہیں۔ اگر متعین دو آدمی ہوتے تو ہم ان کو دیکھ لیتے کہ ان میں سے کوئی زید ہے یا زید نہیں۔ تو اگر زید انہی میں سے ہوتا تو ہم یہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بنا لیتے اور اگر زید ان میں سے نہ ہوتا قطعی طور پر تو پھر ہم اس کو مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع بنا لیتے، لیکن رَجُلَانِ تو متعین ہیں ہی نہیں کوئی دو آدمی، تو نہ یہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بن سکتا ہے اور نہ مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع، لہٰذا یہ صفت کے لیے ہوگا۔ اور یہ بھی اس کے اندر داخل ہے کیونکہ رَجُلَانِ میں تعدد ہے۔ تو یہاں إِلَّا زَیْدٌ یہ صفت کے لیے آیا ہے۔ آگے دیکھیے مَنْکُوْرٍ اور وہ جمع بھی کیسی ہو؟ نکرہ ہو دیکھو خود بتا رہے ہیں أَیْ مُنَکَّرٍ وہ جمع مُنَکَّر ہو۔ توجہ ہے؟ بھئی صاحب کافیہ نے ذکر کیا مَنْکُوْرٍ کا لفظ، صاحب جامی نے ذکر کیا مُنَکَّرٍ کا لفظ، اس کی تفسیر کر رہے ہیں وجہ یہ کہ نکرہ کے لیے نَکَّرَ کا فعل تو استعمال کرتے ہیں تو اسی سے اسم مفعول کیا بنے گا؟ مُنَکَّرٌ، لیکن مَنْکُوْرٌ کا لفظ اس کے لیے عام استعمال نہیں ہوتا تو اس لیے بتلا دیا کہ مَنْکُوْرٍ کا کوئی اور معنی نہیں ہے مَنْکُوْرٍ کا معنی مُنَکَّرٌ ہی ہے، جس کو وہ جو نکرہ ہے بھئی۔ بھئی نکرہ کا کیا معنی؟ کہتے ہیں نکرہ سے مراد یہ ہے کہ وہ مُعَرَّف بِاللَّام نہ ہو، وہ جو متعدد ہے إِلَّا سے پہلے وہ مُعَرَّف بِاللَّام نہ ہو۔ بھئی آپ نے پڑھا ہے مُعَرَّف بِاللَّام کہ الف لام جو ہے، الف لام اگر اسم فاعل اور اسم مفعول پر داخل ہو تو وہ دراصل اسم موصول ہے بمعنی اَلَّذِیْ، اَلضَّارِبُ کس معنی میں؟ اَلَّذِیْ یَضْرِبُ، اور اَلْمَضْرُوْبُ کس معنی میں؟ اَلَّذِیْ یُضْرَبُ کے معنی میں ہے، توجہ ہے؟ جبکہ اس کے علاوہ باقی لفظوں پر الف لام آئے تو پھر وہ الف لام حرفی ہے، الف لام حرفی، اور الف لام حرفی وہ ہے جس کے ذریعے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔ اگر اس کے ذریعے اشارہ جنس کی طرف کیا جائے تو یہ الف لام جنسی کہلاتا ہے جنس اور ماہیت کی طرف، افراد کی طرف نہیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں اَلرَّجُلُ خَیْرٌ مِنَ الْمَرْأَۃِ، جنسِ رَجُل بہتر ہے کس سے؟ جنسِ اِمْرَأَۃ سے۔ یہ الف لام جنسی ہے، اَلرَّجُلُ پر جو الف لام آیا اس سے رَجُل کے افراد نہیں مراد، رَجُل کی ماہیت اور جنس اور حقیقت مراد ہے۔ اور اَلْمَرْأَۃُ پر جو الف لام آیا اس سے بھی اَلْمَرْأَۃ کی جنس مراد ہے تو معنی کلام کا کیا ہوا اَلرَّجُلُ خَیْرٌ مِنَ الْمَرْأَۃِ، جنسِ رَجُل بہتر ہے کس کے مقابلے میں؟ جنسِ اِمْرَأَۃ کے مقابلے میں۔ افراد نہیں مراد، اگر افراد مراد لیں گے تو پھر کلام صحیح نہیں رہے گا ہر جگہ پر۔ مثلاً ایک ایمان والی عورت ہے اور ایک کافر آدمی ہے، کون بہتر؟ ایمان والی عورت اور آپ نے تو کیا کہا کہ اَلرَّجُلُ خَیْرٌ مِنَ الْمَرْأَۃِ، تو اگر افراد کو دیکھیں پھر تو بعض اوقات عورت مرد سے کیا ہو جاتی ہے؟ افضل ہو جاتی ہے بہتر ہو جاتی ہے، لہٰذا افراد نہیں مراد بلکہ جنس اور ماہیت مراد ہے کہ یہ جو مرد کی جنس اور ماہیت ہے اس کو اللہ نے فضیلت دی ہے دنیا کے اندر۔ توجہ ہے؟ مردوں کو اللہ نے فضیلت دی ہے، آپ بھی دیکھتے ہیں بھئی کسی کے ہاں اولاد ہوتی ہے کس کو زیادہ پسند کرتے ہیں؟ بیٹے کو یا بیٹی کو؟ بیٹے کو، نیز حکومتیں زیادہ تر کس کے پاس ہیں؟ مردوں کے پاس، مرد طاقتور ہے، مرد آزادی سے گھومتا ہے جہاں دل چاہتا ہے اور عورت کے لیے تو اس طرح گھومنا ممکن نہیں، تو یہ اللہ نے کس کو فضیلت دی ہے؟ مردوں کو نیز انبیاء، انبیاء کس میں سے ہیں؟ انبیاء تمام مردوں میں سے آئے ہیں، معلوم ہوا اس جنس کو اللہ نے فضیلت نصیب فرمائی ہے۔ تو اَلرَّجُلُ خَیْرٌ مِنَ الْمَرْأَۃِ یہ الف لام کون سا ہے؟ جنسی ہے اس کے ذریعے جنس کی طرف اشارہ ہے افراد کی طرف اشارہ نہیں۔ پھر اگر افراد کی طرف الف لام کے ذریعے اشارہ ہو تو تمام افراد مراد ہوں گے یا بعض؟ تمام افراد یا بعض۔ اگر تمام افراد کی طرف الف لام کے ذریعے اشارہ ہے اس کو الف لام استغراقی کہتے ہیں، وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ، یقیناً تمام انسان خسارے میں ہیں، اَلْإِنْسَان پر الف لام ہے اور یاد رکھو یہ الف لام استغراقی ہے، الف لام استغراقی، اور استغراقی الف لام استغراقی کا ترجمہ تمام اور کُل کے ساتھ کرتے ہیں، تمام انسان خسارے میں ہیں۔ اب کوئی آپ کا ساتھی اعتراض کرے کہ آیت میں تو کیا آیا ہے إِنَّ الْإِنْسَانَ، انسان خسارے میں ہے اور آپ کیا ترجمہ کر رہے ہیں تمام انسان خسارے میں ہیں، یہ تمام کا لفظ آپ کہاں سے لے آئے؟ تو آپ کیا جواب دیں گے کہ یہ میں کس کا ترجمہ کر رہا ہوں؟ الف لام کا کہ یہ الف لام استغراقی ہے۔ تو پھر سنیں کہ الف لام کے ذریعے یا تو اشارہ ہوگا جنس کی طرف یا افراد کی طرف، اگر جنس کی طرف اشارہ ہو تو الف لام جنسی، اگر افراد کی طرف اشارہ ہو تو پھر سارے افراد مراد ہوں گے یا بعض؟ اگر سارے مراد ہوں تو یہ الف لام استغراقی، اگر بعض کی طرف اشارہ ہے تو پھر وہ بعض متعین ہوں گے یا متعین نہیں؟ اگر وہ بعض متعین ہیں تو اس کو عہدِ خارجی کہتے ہیں، عہد کا معنی متعین ہونا، عہد کا کیا معنی؟ یعنی عہدِ خارجی جو خارج میں متعین ہیں۔ مثلاً میں نے کہا اَلرَّجُلُ، اس کے ذریعے میں کسی خاص مرد کی طرف اشارہ کر رہا ہوں یہ والا آدمی مراد ہے ہر ایک کی میں بات نہیں کر رہا، تو یہ اَلرَّجُلُ پر الف لام عہدِ خارجی کا ہے اس کے ذریعے ایک متعین شخص کی طرف اشارہ ہے۔ توجہ ہے؟ اَلرَّجُلَانِ دیکھا اَلرَّجُلَانِ، اس کے ذریعے میں نے کہا وہ دو آدمی، وہ دو، تو دیکھو اس کے ذریعے دو متعین آدمیوں کی طرف اشارہ ہوا میں ہر دو آدمیوں کی بات نہیں کر رہا بلکہ وہ والے جو دو آدمی ہیں ان کی بات کر رہا ہوں۔ یا اَلرِّجَالُ جمع پہ لے آتے ہیں وہ والے کئی آدمی، معلوم ہوا اس سے میں ایک خاص جماعت کی طرف اشارہ کر رہا ہوں دنیا کے ہر قسم کے افراد کی طرف اشارہ نہیں، تو یہ الف لام مفرد پہ بھی داخل ہو سکتا ہے تثنیہ پہ بھی جمع پہ بھی، لیکن جب عہدِ خارجی ہے تو متعین ایک یا دو یا زیادہ کی طرف اشارہ ہوگا، اس کو کہتے ہیں عہدِ خارجی۔ اور ایک ہوتا ہے الف لام عہدِ ذہنی اور اگر الف لام کے ذریعے آپ نے جنس کی طرف بھی اشارہ نہیں کیا تمام افراد کی طرف بھی اشارہ نہیں کیا، بعض کی طرف اشارہ کیا ہے اور وہ بعض خارج میں متعین نہیں ہیں تو اس کو الف لام عہدِ ذہنی کہتے ہیں، اس کو کیا کہتے ہیں؟ الف لام عہدِ ذہنی۔ جیسے اس کی مثال قرآن میں ہے أَخَافُ أَنْ یَّأْکُلَہُ الذِّئْبُ، حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے فرمایا، انہوں نے کہا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو ہمارے ساتھ بھیج دیں، تو حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا أَخَافُ مجھے خوف ہے أَنْ یَّأْکُلَہُ الذِّئْبُ، اَلذِّئْبُ الف لام آیا مجھے خوف ہے کہ ان کو کوئی بھیڑیا کھا جائے گا۔ تو اَلذِّئْبُ پر کیا آیا ذِئْبٌ بھیڑیے کو کہتے ہیں اس پر الف لام آیا۔ اب مجھے بتائیے کیا الف لام کے ذریعے جنسِ بھیڑیے کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے؟ نہیں جنس کی طرف اشارہ نہیں ہو سکتا جنس تو کہتے ہیں کسی چیز کی ماہیت، میٹیریل جس سے وہ چیز بنی ہے، تو وہ چیز کا میٹیریل نہیں کسی کو بھیڑیے کا میٹیریل یا اس کا اس کی حقیقت کسی کو نہیں کھاتی، بھیڑیے کے جو خارج میں افراد ہوتے ہیں وہ کھاتے ہیں بھئی۔ توجہ ہے؟ تو معلوم ہوا اس سے الف لام جنسی مراد نہیں، پھر اس سے الف لام جنسی نہیں معلوم ہوا افراد مراد ہیں، تو پھر تمام افراد ہوں گے یا بعض افراد؟ تمام افراد بھی مراد نہیں لے سکتے کہ مجھے خوف ہے تمام دنیا کے بھیڑیے مل کر ان کو کھا جائیں گے، بھئی تمام دنیا کے بھیڑیے تو ایک جگہ اکٹھے ہی نہیں ہو سکتے تو معلوم ہوا الف لام استغراقی بھی مراد نہیں۔ پھر تو پھر معلوم ہوا اس کے ذریعے بعض افراد کی طرف اشارہ ہے تمام کی طرف اشارہ نہیں، وہ بعض یا تو خارج میں متعین ہوں گے یا متعین نہیں، تو اگر خارج میں متعین ہوں تو یہ الف لام عہدِ خارجی ہو جائے گا، تو کیا اَلذِّئْبُ کسی خاص بھیڑیے کی طرف اشارہ تھا کہ وہ والا بھیڑیا کھا جائے گا؟ نہیں معلوم ہوا عہدِ خارجی بھی نہیں تو پھر یہ عہدِ ذہنی ہے، یعنی بھیڑیے کا کوئی ایک فرد تصور کیا حضرت یعقوب علیہ السلام نے اور الف لام کے ذریعے اس کی طرف اشارہ کر دیا۔ اور یاد رکھو یہ جو الف لام عہدِ ذہنی ہوتا ہے یہ لفظوں کے اعتبار سے معرفہ ہے لیکن معنی کے اعتبار سے یہ نکرہ ہے، کس کے اعتبار سے؟ لفظوں میں معرفہ ہے الف لام آ گیا ہے اور الف لام سے کوئی لفظ معرفہ بن جاتا ہے، لیکن معنی اس کا وہی نکرہ والا کریں گے۔ چنانچہ اسی لیے میں نے کیا ترجمہ کیا؟ أَخَافُ مجھے خوف ہے أَنْ یَّأْکُلَہُ الذِّئْبُ کہ ان کو کوئی بھیڑیا کھا جائے گا۔ دیکھو ذِئْبٌ کا معنی بھی کوئی بھیڑیا اَلذِّئْبُ کا معنی بھی کوئی بھیڑیا، وہی نکرہ والا ترجمہ ہم کر رہے ہیں۔ تو انہوں نے کیا کہا؟ انہوں نے بات یہ کی کہ وہ جمع یعنی وہ متعدد منکور ہونا چاہیے نکرہ ہونا چاہیے، اس کے ذریعے احتراز کیا کس سے؟ کہ اس پر الف لام نہ آئے۔ الف لام نہ آئے۔ کیوں؟ کیونکہ الف لام کے اندر ایک الف لام، الف لام جنس، توجہ سے سنو چار قسمیں ہو گئیں الف لام کی الف لام جنسی، استغراقی، عہدِ خارجی، عہدِ ذہنی۔ ان میں سے الف لام عہدِ ذہنی کو تو نکال دیں کیونکہ الف لام عہدِ ذہنی آ بھی جائے تو لفظ معرفہ تو بن جاتا ہے لیکن معنی کے اعتبار سے کیا ہوتا ہے؟ نکرہ ہوتا ہے تو وہ پھر بھی منکور ہی رہے گا نکرہ ہی رہے گا، تو الف لام عہدِ ذہنی یہاں مراد نہیں۔ پھر باقی کون سے الف لام رہ گئے؟ تین، ان میں سے الف لام جنسی کو بھی نکال دیں کیونکہ الف لام جنسی کے ذریعے کس کی طرف اشارہ ہوتا ہے؟ جنس کی طرف اشارہ ہوتا ہے افراد کی طرف اشارہ نہیں، اور جنس کسی چیز کی ایک ہی جنس ہوتی ہے، تمام انسانوں کی ایک ہی جنس ہے کہ کئی جنسیں ہیں؟ ایک ہی جنس ہے تو جنس جب اگر جنس مراد لیتے ہیں تو جنس میں تو تعدد نہیں ہے اور انہوں نے کیا کہا وہ جمع کیسی ہونی چاہیے اس میں تعدد ہونا چاہیے، تو معلوم ہوا الف لام جنسی بھی یہاں مراد نہیں۔ انہوں نے پھر سنو، انہوں نے کیا کہا؟ وہ جمع منکور ہو نکرہ ہونی چاہیے، یعنی اس پر الف لام نہ آئے اور کون سا الف لام نہ آئے؟ الف لام استغراقی اور الف لام عہدِ خارجی اس پر نہ آئے۔ اور الف لام جنسی اور الف لام عہدِ ذہنی اس کی بات نہیں کی۔ کیونکہ اگر الف لام جنسی ہوگا پھر تو تعدد نہ رہے گا پھر تو شرط پوری نہیں، اور اگر الف لام عہدِ ذہنی ہے تو اس سے تو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا وہ آئے یا نہ آئے وہ تو پھر بھی نکرہ ہی رہے گا معنی کے اعتبار سے۔ تو معلوم ہوا یہ جو مَنْکُوْرٍ کہا یہ کس کی نفی کی؟ الف لام کی اور کون سا الف لام؟ استغراقی یا عہدِ خارجی، وہ نہیں ہونا چاہیے اس لفظ پر۔ بھئی کیوں؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اگر الف لام استغراقی آئے گا الف لام استغراقی آئے گا تو پھر تو اس صورت میں تمام افراد کا احاطہ ہو جائے گا۔ تمام افراد کا احاطہ ہو جائے گا۔ مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِیْ کُلُّ رَجُلٍ إِلَّا زَیْدًا، میرے پاس ہر آدمی آیا سوائے کس کے؟ زید کے، یہ کُلُّ رَجُلٍ یہ کُل نے کس چیز کا فائدہ دیا؟ استغراق کا، رَجُل کے تمام افراد آ گئے جب رَجُل کے تمام افراد آ گئے تو اس کے اندر زید بھی آیا یا نہیں؟ وہ بھی تو رَجُل ہے۔ میں نے کہا جَاءَنِیْ کُلُّ رَجُلٍ میرے پاس ہر آدمی آیا تو زید بھی کیا ہے؟ رَجُل، تو جب کُلُّ رَجُلٍ کہا تو زید اس کے اندر داخل ہے، پھر إِلَّا کے ذریعے میں نے زید کو کیا کر دیا؟ نکال دیا تو یہ کون سا مستثنیٰ بنا؟ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بنا جو مُخْرَج ہوتا ہے پہلے داخل پھر نکال دیا۔ تو جیسے کُلُّ کی وجہ سے استغراق آیا اسی طرح اگر الف لام استغراقی بھی آئے گا تو مستثنیٰ اس کے اندر داخل ہو جائے گا اور پھر إِلَّا کے ذریعے اس کو نکال لیں گے تو وہ کون سا مستثنیٰ بن جائے گا؟ متصل کیا بن جائے گا؟ اور ہم بات کس کی کر رہے ہیں؟ إِلَّا جب صفت کے لیے آئے، إِلَّا صفت کے لیے کب آئے گا؟ جب مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بھی نہ ہو سکے اور منقطع بھی نہ ہو سکے۔ توجہ ہے؟ لیکن اگر الف لام کون سا ہوا؟ استغراقی، پھر تو آرام سے متصل بن جائے گا پھر اس کو استثنا کے لیے ہی رکھیں گے پھر اس کو صفت کی طرف لے جانے کی ضرورت نہیں۔ توجہ ہے؟ پھر کس، پھر سنیں کیا بات ہوئی؟ إِلَّا کو ہم صفت بناتے ہیں، کب؟ جب مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بھی ممکن نہ ہو اور مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع بھی ممکن نہ ہو پھر ہم اس کو صفت کے لیے بناتے ہیں، اور اگر ماقبل والے لفظ پر الف لام استغراقی داخل ہے تو وہ تو تمام افراد کا احاطہ کر لے گا جب تمام۔ افراد کا احاطہ ہو گیا تو مستثنیٰ بھی اسی کے اندر داخل ہو گیا، پھر إِلَّا کے ذریعے اس کو نکال لیا تو یہ تو فوراً آسانی سے کیا بن جائے گا؟ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بن جائے گا، جب مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل یہ بن رہا ہے پھر صفت کیوں بناتے ہو اس کو بھئی؟ پھر صفت نہیں بنائیں گے۔ تو لہٰذا معلوم ہوا الف لام استغراقی نہیں ہونا چاہیے ماقبل والے پر وہ نکرہ ہونا چاہیے۔ اور الف لام عہدِ خارجی بھی نہیں ہونا چاہیے، کیوں؟ کیونکہ الف لام عہدِ خارجی کے ذریعے کسی معین کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے مثلاً اَلرَّجُلَانِ وہ والے دو آدمی، یا اَلرِّجَالُ وہ والے پانچ چھ آدمی جو ہیں جو بھی تعداد ہے ان کی۔ تو اگر الف لام عہدِ خارجی ہوگا تو اس کے ذریعے تو کسی معین جماعت کی طرف اشارہ ہو جائے گا، متعین، معین متعدد کی طرف اشارہ ہو جائے گا۔ جب وہ معین متعدد ہیں تو آپ فوراً دیکھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ زید ان میں ہے یا نہیں ہے۔ اگر زید ان میں سے ہے تو پھر یہ کس کے لیے ہو جائے گا؟ متصل کے لیے ہو جائے گا، داخل ہے توجہ ہے؟ جَاءَنِی الرِّجَالُ میرے پاس وہ والے آدمی آئے تھے، وہ والے جو دس ہیں وہ آدمی آئے تھے إِلَّا زَیْدًا سوائے کس کے؟ زید کے۔ اب آپ فوراً دیکھیں گے وہ اَلرِّجَال وہ دس ہیں، وہ دس میں زید تھا یا نہیں؟ اگر زید ان میں سے تھا تو یہ کیا بن جائے گا؟ جَاءَنِی الرِّجَالُ إِلَّا زَیْدًا یہ زید پہلے داخل تھا پھر إِلَّا کے ذریعے کیا کر دیا؟ نکال دیا، تو یہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بن جائے گا۔ اور اگر وہ اَلرِّجَال ایسے ہیں کہ زید ان میں قطعی طور پر داخل ہی نہیں ہے، یوں دوسری مثال سمجھو اور زیادہ واضح ہوگی۔ مثلاً زید درجہ رابعہ میں پڑھتا ہے، زید درجہ رابعہ میں پڑھتا ہے، اب میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِی الرِّجَالُ میرے پاس وہ لوگ آئے تھے، میں اَلرِّجَال سے درجہ رابعہ والے مراد لیتا ہوں کہ میرے پاس وہ لوگ آئے تھے سوائے کس کے؟ زید کے۔ تو اب آپ نے اَلرِّجَال میں دیکھا کہ اَلرِّجَال سے کون سے معین لوگ مراد ہیں، آپ نے دیکھا اس سے کون سے مراد ہیں؟ درجہ رابعہ والے اور زید بھی ان میں ہے یا نہیں؟ تو جب اَلرِّجَال کہا تو زید داخل ہوا پھر إِلَّا زَیْدًا کے ذریعے میں نے کیا کر دیا؟ نکال دیا تو یہ کیا بن گیا؟ متصل۔ اور اگر اَلرِّجَال سے میں درجہ ثالثہ والے مراد لیتا ہوں جَاءَنِی الرِّجَالُ إِلَّا زَیْدًا آپ نے غور کیا کہ یہ اَلرِّجَال میں زید داخل ہے یا داخل نہیں؟ آپ نے کہا یہ تو اس میں داخل نہیں زید تو رابعہ میں پڑھتا ہے یہ تو درجہ ثالثہ والے آپ ذکر کر رہے ہیں، تو اب قطعی طور پر زید ان میں داخل نہیں، جب داخل نہیں تو اب یہ کون سا مستثنیٰ بن جائے گا؟ منقطع بن جائے گا۔ تو متصل اور منقطع کا دارومدار تو اس پر ہے کہ مستثنیٰ پہلے داخل ہے قطعی طور پر یا داخل نہیں، اگر داخل ہے اور إِلَّا کے ذریعے نکالا ہے تو مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل اور اگر قطعی طور پر داخل نہیں اور إِلَّا کے بعد ذکر ہے تو پھر مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع ہے۔ تو لہٰذا جب الف لام عہدِ خارجی ہو تو اس کے ذریعے ایک معین جماعت کی طرف اشارہ ہوگا، جب معین جماعت کی طرف اشارہ ہوگا تو آپ بڑی آسانی سے طے کر سکتے ہیں کہ مستثنیٰ ان میں داخل ہے یا داخل نہیں، داخل ہو تو متصل بنا لیں گے داخل نہیں ہے تو منقطع بنا لیں گے، تو اس لیے الف لام عہدِ خارجی بھی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ الف لام عہدِ خارجی ہوگا تو مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل یا منقطع بنانا آسان ہو جائے گا، تو پھر اس کو استثنا کے لیے ہی رکھیں گے۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو کہتے ہیں مَنْکُوْرٍ أَیْ مُنَکَّرٍ یعنی نکرہ ہو لَا یُعَرَّفُ بِاللَّامِ لام کے ذریعے معرفہ نہ بنایا گیا ہو حَیْثُ یُرَادُ بِہِ الْعَہْدُ أَوِ الِاسْتِغْرَاقُ اس طور پر کہ اس کے ذریعے ارادہ کیا گیا ہو عہد کا یا استغراق کا۔ لَا یُعَرَّفُ بِاللَّامِ وہ جمع منکور ہو الف لام کے ذریعے معرفہ نہ ہو اس طور پر کہ اس الف لام کے ذریعے ارادہ کیا جائے عہد کا یا استغراق کا، یعنی اس پر ایسا الف لام نہ ہو جس کے ذریعے استغراق یعنی تمام افراد کا ارادہ ہو یا بعضِ عہدِ خارجی والا الف لام ہو بعضِ معین کا ارادہ ہو، کیونکہ ان دونوں صورتوں میں یہ إِلَّا کس لیے ہوگا؟ استثنا کے لیے ہوگا۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں حَیْثُ یُرَادُ بِہِ الْعَہْدُ أَوِ الِاسْتِغْرَاقُ اس طور پر کہ اس کے ذریعے ارادہ کیا جائے عہدِ خارجی کا یا استغراق کا۔ فَیُعْلَمُ، جب الف لام کس لیے ہوگا؟ استغراق کے لیے ہوگا، کس لیے؟ استغراق کے، جب استغراق کا ہے تو استغراق میں تو تمام افراد آ گئے جب تمام افراد آ گئے تو زید بھی ان میں، مثلاً رَجُل کے تمام افراد آ گئے تو زید بھی رَجُل ہے وہ بھی اس میں کیا ہوا؟ داخل ہو گیا تو پھر إِلَّا کے ذریعے نکالا تو یہ کون سا استثنا ہوا؟ متصل۔ تو کہتے ہیں فَیُعْلَمُ التَّنَاوُلُ قَطْعًا تو معلوم ہو جائے گا شامل ہونا قطعی طور پر عَلٰی تَقْدِیْرِ الِاسْتِغْرَاقِ استغراق کی تقدیر پر۔ توجہ ہے؟ پھر سمجھو، پھر سمجھو۔ ادھر دیکھو، مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَنِی الْإِنْسَانُ إِلَّا زَیْدًا، جَاءَنِی الْإِنْسَانُ إِلَّا زَیْدًا، یہ الف لام کون سا ہے؟ مثلاً استغراقی ہے، کیا ترجمہ ہوگا؟ میرے پاس تمام انسان آئے، جب تمام آئے ہیں تو زید بھی ان میں شامل ہے زید بھی ان میں شامل ہے، پھر إِلَّا زَیْدًا کے ذریعے میں نے کیا کیا؟ زید کا استثنا تو کیا بن جائے گا؟ یہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بن جائے گا، تو استغراق کی صورت میں تو وہ قطعی طور پر شامل ہوگا اور پھر نکال دیا جائے گا تو وہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل ہو جائے گا۔ یہ معنی ہے فَیُعْلَمُ التَّنَاوُلُ قَطْعًا عَلٰی تَقْدِیْرِ الِاسْتِغْرَاقِ، تناول کا معنی شامل ہونا فَیُعْلَمُ التَّنَاوُلُ قَطْعًا تو شامل ہونا معلوم ہو جائے گا قطعی طور پر عَلٰی تَقْدِیْرِ الِاسْتِغْرَاقِ کس تقدیر پر؟ استغراق کی تقدیر پر کہ جب الف لام استغراق کے لیے ہو۔ وَعَلٰی تَقْدِیْرِ، دوسری کیا صورت تھی؟ الف لام کون سا ہو؟ عہدِ خارجی کا ہو، تو اس میں بھی جب عہدِ خارجی ہے تو اس میں آپ کو جماعت کا پتہ چل گیا، جب جماعت کا پتہ چل گیا تو قطعی طور پر آپ کو پتہ لگ گیا کہ زید ان میں ہے یا زید نہیں۔ زید ان میں داخل ہے پھر إِلَّا کے ذریعے نکالا ہے تو یہ مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بنے گا، اور اگر داخل نہیں اور إِلَّا کے بعد ذکر ہے تو پھر وہ مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع بن جائے گا۔ تو دیکھو وہاں بھی استثنا آسانی سے ہو جائے گا، لہٰذا پھر إِلَّا کو صفت کے لیے نہیں بنائیں گے۔ کہتے ہیں وَعَلٰی تَقْدِیْرِ اور اس تقدیر پر کہ أَنْ یُّشَارَ بِہٖ إِلٰی جَمَاعَۃٍ کہ اس الف لام عہدِ خارجی کے ذریعے اشارہ کیا جائے ایک ایسی جماعت کی طرف یَکُوْنُ زَیْدٌ مِّنْہُمْ کہ زید بھی انہی میں سے ہے، تو پھر تو فَلَا یَتَعَذَّرُ الِاسْتِثْنَاءُ الْمُتَّصِلُ پھر تو مُسْتَثْنٰی مُتَّصِل بنانا کوئی ناممکن نہیں اس میں کوئی مشکل نہیں۔ أَوْ عَدَمُ التَّنَاوُلِ قَطْعًا یا یہ عَدَمُ التَّنَاوُلِ کا عطف ہے پیچھے جو آیا تھا نا اَلتَّنَاوُلُ قَطْعًا أَیْ فَیُعْلَمُ عَدَمُ التَّنَاوُلِ قَطْعًا یا عَدَمِ تناول یقینی طور پر معلوم ہو جائے گا، کب؟ عَلٰی تَقْدِیْرِ أَنْ یُّشَارَ بِہٖ إِلٰی جَمَاعَۃٍ اس تقدیر پر کہ اس کے ذریعے الف لام کے ذریعے اشارہ کیا جائے ایک ایسی جماعت کی طرف لَمْ یَکُنْ زَیْدٌ مِّنْہُمْ کہ زید ان میں سے نہیں۔ جب زید ان میں سے نہیں ہے تو قطعی طور پر زید ان میں داخل نہیں تو زید مخرج بھی نہ ہوا تو وہ مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع بن جائے گا، فَلَا یَتَعَذَّرُ الْمُنْقَطِعُ تو اس صورت میں مُسْتَثْنٰی مُنْقَطِع متعذر نہیں رہے گا۔ بات سمجھ میں آگئی؟ حل ہو گیا یہاں تک۔ چلیے بس بھئی ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
216 approved lectures · 166 of 216