دیکھیے بھئی آگے سبق:
”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ عَلٰی قِسْمَيْنِ، وَلَمَّا كَانَ مَعْلُوْمِيَّتُهُ بِهٰذَا الْوَجْهِ الْغَيْرِ الْمُحْتَاجِ إِلَی التَّعْرِيْفِ كَافِيَةً فِيْ تَقْسِيْمِهِ، قَسَّمَهُ إِلٰی قِسْمَيْنِ، وَعَرَّفَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا، لِأَنَّ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَحْكَامًا خَاصَّةً لَا يُمْكِنُ إِجْرَاؤُهَا عَلَيْهِ إِلَّا بَعْدَ مَعْرِفَتِهِ، فَقَالَ: مُتَّصِلٌ وَمُنْقَطِعٌ.“
گذشتہ سبق میں ہم نے مستثنٰی کی بحث شروع کی تھی اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ مستثنٰی وہ ہے جو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد واقع ہوتا ہے یہ بتلانے کے لیے کہ ما قبل کی طرف جس چیز کی نسبت کی جا رہی ہے وہ نسبت ”إِلَّا“ کے ما بعد کی طرف نہیں ہے۔ مثلاً ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ آئے میرے پاس وہ لوگ سوائے زید کے۔ تو ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ آئے میرے پاس وہ لوگ، تو یہاں دیکھو ما قبل میں لوگوں کی طرف آنے کی نسبت ہو رہی ہے اور ”إِلَّا“ کے بعد زید واقع ہے تو ما قبل کی طرف جس چیز کی نسبت کی جا رہی ہے ”إِلَّا“ کے ما بعد کی طرف وہ نسبت نہیں ہے بھئی۔ تو لوگوں پر کیا حکم لگایا گیا کہ وہ آئے ہیں اور زید وہ نہیں آیا ہے بھئی، نہیں آیا ہے۔
اور پھر آپ نے پڑھا تھا کہ یہ جو مستثنٰی ہے یہ دو قسم پر ہے: ایک مستثنٰی متصل ہے اور ایک مستثنٰی منقطع ہے۔ مستثنٰی متصل وہ ہے کہ جو ما قبل کے حکم میں داخل تھا پھر اس کو ”إِلَّا“ کے ذریعے اس حکم سے نکال دیا گیا۔ جیسے ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ آئے میرے پاس وہ لوگ، اس سے ایک ایسی جماعت مراد ہے جس کے اندر زید بھی شامل تھا۔ تو جب میں نے کہا ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ میرے پاس وہ لوگ آئے تو معلوم ہوا زید پر بھی یہی حکم لگ گیا کیونکہ وہ بھی ان لوگوں میں شامل تھا تو اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ زید بھی آیا ہے، لیکن آگے ”إِلَّا زَيْدًا“ کے ذریعے زید کو ان لوگوں سے نکال دیا گیا کہ وہ لوگ تو آئے ہیں لیکن زید نہیں آیا۔ تو مستثنٰی متصل وہ ہے جو جس کو نکالا گیا ہو ما قبل سے بھئی۔ پہلے وہ داخل تھا اور پھر ”إِلَّا“ وغیرہ کے ذریعے اس کو نکال دیا گیا۔ جبکہ مستثنٰی منقطع ایسا نہیں، یعنی وہ ما قبل سے نکالا ہوا نہیں ہوتا، اس لیے کیونکہ وہ ما قبل میں داخل تھا ہی نہیں۔ جیسے ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ میرے پاس وہ لوگ آئے سوائے گدھے کے۔ تو دیکھو اب گدھا تو لوگوں کے اندر شامل نہیں تھا تو یہ مستثنٰی منقطع ہے۔ تو مستثنٰی متصل جو ہے وہ ما قبل میں داخل ہوتا ہے پھر اس کو نکال لیا جاتا ہے ”إِلَّا“ کے ذریعے، اور مستثنٰی منقطع ایسا نہیں ہوتا، اس کو ما قبل سے نہیں نکالا گیا کیونکہ وہ ان میں داخل ہی نہیں تھا، اگر داخل ہوتا تو نکالا جاتا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
مختصر لفظوں میں یوں کہو، مختصر لفظوں میں کہ مستثنٰی جو ہے وہ ما قبل کے مخالف ہوتا ہے۔ مستثنٰی ما قبل کے مخالف ہوتا ہے نفی اور اثبات کے اعتبار سے۔ یعنی ما قبل کے لیے اگر کسی چیز کا اثبات ہے تو مستثنٰی سے اس چیز کی نفی ہے اور اگر ما قبل سے کسی چیز کی نفی ہے تو ”إِلَّا“ کے ما بعد کے لیے اس کا اثبات ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ مثلاً ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ ما قبل میں جو قوم ہے ان کے لیے مجیئت کا اثبات ہے تو ”إِلَّا زَيْدًا“ تو زید سے کیا ہے مجیئت کی نفی ہے۔ یا دوسری مثال لے لیں ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ میرے پاس کوئی ایک بھی نہیں آیا سوائے زید کے، تو ما قبل میں ہر ایک سے آنے کی نفی ہے تو ”إِلَّا“ کے ما بعد جو زید ہے اس کے لیے آنے کا اثبات ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو مستثنٰی جو ہے وہ ما قبل کے مخالف ہوتا ہے نفی اور اثبات کے اعتبار سے؛ ما قبل میں اثبات ہے تو ما بعد یعنی مستثنٰی سے اس کی نفی ہے، اور اگر ما قبل میں نفی ہے تو ما بعد یعنی ”إِلَّا“ کا جو ما بعد ہے یعنی جو مستثنٰی ہے اس کے لیے اثبات ہو گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اس کے بعد پھر میں نے آپ کو ایک نقشہ بنوایا تھا کہ پورا مستثنٰی کا اعراب آپ کو سمجھ میں آ جائے۔ میں نے بتلایا تھا کہ استثنا کے لیے یہ گیارہ الفاظ ذکر کریں گے: ”إِلَّا“، ”خَلَا“، ”عَدَا“، ”مَا خَلَا“، ”مَا عَدَا“، ”لَيْسَ“، ”لَا يَكُوْنُ“ اور ”غَيْرٌ“، ”سِوٰی“، ”سَوَاءٌ“ اور ”حَاشَا“۔ یہ گیارہ الفاظ استثنا کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں سے ”إِلَّا“ کے اندر تفصیل ہے جبکہ اگلے چھ جو ہیں یعنی ”خَلَا“، ”عَدَا“، ”مَا خَلَا“، ”مَا عَدَا“، ”لَيْسَ“، ”لَا يَكُوْنُ“، ان کے بعد مستثنٰی منصوب ہو گا۔ ہاں البتہ ”خَلَا“ اور ”عَدَا“ جو ہے، ”خَلَا“ اور ”عَدَا“ ان کے بعد کبھی کبھار مجرور بھی ہو گا لیکن اکثر کیا ہو گا؟ منصوب ہی ہو گا۔ تو یہ چھ الفاظ ہیں، ان کے بعد مستثنٰی منصوب ہوتا ہے۔ اور اگلے چار الفاظ جو ہیں ”غَيْرٌ“، ”سِوٰی“، ”سَوَاءٌ“ اور ”حَاشَا“، ان کے بعد مستثنٰی مجرور ہو گا بھئی۔ البتہ ”حَاشَا“ کے بعد بعض علماء نے منصوب بھی لکھا ہے لیکن اکثر کے نزدیک مجرور ہی ہو گا بھئی۔ توجہ ہے؟ ”حَاشَا“ کے بعد اکثر کے نزدیک مجرور ہی ہو گا اگرچہ بعضوں نے نصب کو بھی جائز قرار دیا ہے۔
اور ”إِلَّا“ کے اندر میں نے بتایا تفصیل ہے کہ جب بھی ”إِلَّا“ کلام کے اندر آئے اور استثنا کے لیے آئے، صفت کے لیے نہ آئے، کبھی کبھار ”إِلَّا“ صفت کے لیے بھی آتا ہے اور یہ ”غَيْرٌ“ کے معنیٰ میں ہوتا ہے۔ یاد رکھو آگے چل کر یہ بھی بتائیں گے آپ کو کہ ایک ہے ”إِلَّا“ اور ایک ہے ”غَيْرٌ“۔ ”إِلَّا“ استثنا کے لیے آتا ہے اور ”غَيْرٌ“ صفت کے لیے، لیکن کبھی کبھار ”إِلَّا“ کو صفت کے لیے استعمال کر لیتے ہیں اور کبھی کبھار ”غَيْرٌ“ کو استثنا کے لیے استعمال کر لیتے ہیں یعنی دونوں ایک دوسرے کی جگہ بھی استعمال ہو جاتے ہیں۔ ”إِلَّا“ کس لیے ہے؟ استثنا کے لیے لیکن کبھی کبھار ”غَيْرُ“ کی جگہ صفت کے لیے بھی استعمال ہو جائے گا، اور ”غَيْرٌ“ کس لیے ہے؟ صفت کے لیے ہے لیکن کبھی کبھار وہ ”إِلَّا“ کی جگہ استثنا کے لیے بھی استعمال ہو جائے گا۔
تو ”إِلَّا“ کے اندر تفصیل ہے: اگر کلام کے اندر ”إِلَّا“ آئے اور استثنا کے لیے ہو تو پھر اس کے ما بعد پر کیا اعراب پڑھنا ہے میں نے تفصیل بیان کی تھی کہ سب سے پہلے فوراً یہ غور کر لیں کہ یہ مستثنٰی متصل ہے یا منقطع؟ اگر منقطع ہو تو منصوب ہو گا۔ اگر متصل ہے تو پھر فوراً دیکھو کہ کلام موجب ہے یا غیر موجب۔ موجب کلام اسے کہتے ہیں جس میں نفی، نہی یا استفہام نہ ہو، اور اگر نفی، نہی یا استفہام ہو تو وہ کلامِ غیر موجب ہے۔ تو اگر مستثنٰی متصل ہے تو پھر فوراً دیکھو یہ کلام موجب ہے یا غیر موجب۔ اگر موجب ہو تب بھی مستثنٰی منصوب ہو گا۔ اگر غیر موجب ہے تو پھر فوراً غور کر لو کہ یہ جو مستثنٰی ہے اس کو کہیں مقدم تو نہیں کیا گیا مستثنٰی منہ پر؟ اگر مستثنٰی مقدم ہے مستثنٰی منہ پر تو بھی منصوب ہو گا۔ اور اگر مقدم نہیں ہے تو پھر اس میں غور کر لو کہ مستثنٰی منہ بھی ساتھ مذکور ہے یا مذکور نہیں؟ اگر مستثنٰی منہ بھی ساتھ مذکور ہے تو پھر اس صورت میں دو اعراب جائز ہیں: نصب پڑھنا بھی جائز اور بدل بنانا بھی جائز، اور بدل پر آپ جانتے ہیں وہی اعراب ہوتا ہے جو مبدل منہ پر ہو گا۔ اور اگر مستثنٰی منہ کلام کے اندر مذکور نہیں ہے تو پھر اس صورت کے اندر مستثنٰی کا اعراب ”عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ“ ہو گا، یعنی جس قسم کے اعراب کا تقاضا عامل کرے گا وہی اعراب مستثنٰی پر آئے گا۔ اگر عامل رفع کا تقاضا کرتا ہے تو مستثنٰی پر بھی رفع آئے گا، اگر وہ نصب یا جر کا تقاضا کرتا ہے تو مستثنٰی پر بھی نصب یا جر آئے گا بھئی۔ تفصیل سمجھ میں آ گئی؟
اور پھر یہاں میں نے ایک دو اور باتیں بھی ذکر کی تھیں، میں نے بتلایا تھا کہ یہ جو آخری قسم ہے جس میں مستثنٰی کا اعراب ”عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ“ ہوتا ہے، یعنی جو مستثنٰی متصل ہو اور کلام غیر موجب ہو اور مستثنٰی مقدم نہ ہو اور مستثنٰی منہ مذکور نہ ہو بلکہ غیر مذکور ہو، یہ والی جو قسم ہے اس کو مستثنٰی مفرغ بھی کہتے ہیں۔ مستثنٰی مفرغ بھی کہتے ہیں کہ مستثنٰی منہ غیر مذکور ہو گا۔ تو یہ جو مستثنٰی ہے اس کو مستثنٰی مفرغ کہتے ہیں وجہ یہ کہ اس کے اندر عامل کو مستثنٰی منہ سے فارغ کر دیا گیا۔ عامل پہلے کس میں عمل کر رہا تھا؟ مستثنٰی منہ میں۔ اب مستثنٰی منہ چلا گیا تو اب عامل براہِ راست کس میں عمل کرے گا؟ مستثنٰی میں۔ تو یہ جو عامل ہے اس کو فارغ کر دیا گیا ہے کس میں عمل کرنے کے لیے؟ مستثنٰی میں عمل کرنے کے لیے، اس لیے اس کو مستثنٰی مفرغ کہتے ہیں۔ تفصیل سمجھ میں آ گئی؟
اور پھر میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ساری تفصیل جو میں نے بیان کر دی اس سے آپ کو پتہ چل گیا کہ مستثنٰی کبھی منصوب ہوتا ہے، کبھی مجرور ہوتا ہے، کبھی کبھار وہ بدل بھی بنتا ہے اور کبھی ”عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ“ ہوتا ہے۔ یہ ساری تفصیل جو میں نے نقشے میں لکھوائی اس میں آپ غور کر لیں۔ چار ہی قسم کے اعراب ذکر ہوئے مستثنٰی کے: کبھی کیا ہو گا؟ منصوب، کبھی مجرور، کبھی بدل، کبھی ”عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ“۔ ہاں نصب والی صورتیں کئی قسموں کے اندر آ جائیں گی۔ تو کتاب کے اندر اس طریقے سے ذکر ہو گا کہ مستثنٰی کبھی منصوب ہو گا پھر اس میں ساری صورتیں ذکر کر دیں گے، پھر اس کے بعد بدل والی اور ”عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ“ اور جر والی صورتیں بھی ذکر کریں گے تو طلباء پریشان ہوتے ہیں، لیکن یہ نقشہ یاد ہو گا تو آپ فوراً اس کو حل کر سکیں گے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر دہرا لیں جلدی سے ایک دفعہ نقشہ: ”إِلَّا“ جب بھی کلام میں آئے تو فوراً پہلے کیا دیکھیں؟ پہلے دیکھیں کہ مستثنٰی منقطع ہے یا متصل۔ منقطع ہو تو منصوب ہو گا، متصل ہو تو پھر دیکھو کلام موجب ہے یا غیر موجب۔ اگر موجب ہو تب بھی منصوب ہو گا۔ اگر غیر موجب ہو پھر جلدی سے دیکھیں کہ مستثنٰی مقدم ہے یا مقدم نہیں۔ اگر وہ مقدم کر دیا گیا ہے تو بھی وہ منصوب ہو گا۔ اگر وہ مقدم نہیں ہے اپنی جگہ پر ہے یعنی مؤخر ہی ہے تو پھر دیکھیں کہ مستثنٰی منہ مذکور ہے یا غیر مذکور ہے۔ اگر مستثنٰی منہ مذکور ہے تو نصب بھی جائز اور بدل بھی، اور اگر مستثنٰی منہ مذکور نہیں تو پھر مستثنٰی کا اعراب ”عَلٰی حَسَبِ الْعَوَامِلِ“ ہو گا۔ تفصیل سمجھ میں آ گئی؟
جی اب دیکھیے کتاب پر بھئی۔ متن متن ہم نے حل کر لیا تھا اب شرح کے ساتھ اس کو دیکھیے:
”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ عَلٰی قِسْمَيْنِ“ بھئی دیکھیے یہاں دراصل متن پر ایک اعتراض ہوتا ہے۔ اعتراض یہ کہ صاحبِ کافیہ کی عبارت یوں ہے: ”اَلْمُسْتَثْنٰی مُتَّصِلٌ وَمُنْقَطِعٌ“ یعنی فوراً ہی انہوں نے مستثنٰی کی تقسیم شروع کر دی۔ حالانکہ پہلے کسی چیز کی تعریف کی جاتی ہے، اس کی پہچان کروائی جاتی ہے، پھر اس کے بعد اس کی تقسیم کی جاتی ہے۔ جیسے کلمہ کی پہلے تعریف کی گئی کہ ”اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًی مُفْرَدٍ“ اور اس کے بعد اس کی تقسیم کی گئی اسم، فعل اور حرف کی طرف۔ تو پہلے تعریف کی جاتی ہے اور پھر تقسیم کی جاتی ہے، لیکن صاحبِ کافیہ نے فوراً ہی تقسیم شروع کر دی اور کیا کہا؟ ”اَلْمُسْتَثْنٰی مُتَّصِلٌ وَمُنْقَطِعٌ“ بھئی۔ تو یہاں اشکال ہوا کہ صاحبِ کافیہ نے مستثنٰی کی تعریف کیوں نہیں کی؟ شارحین یہ اعتراض ذکر کرتے ہیں، حتیٰ کہ صاحبِ کافیہ انہوں نے خود جو کافیہ کی شرح لکھی اس میں بھی انہوں نے یہ اعتراض ذکر کیا بھئی۔ تو انہوں نے بھی یہاں پر یہ اعتراض اور اس کا جواب ذکر کیا اور وجہ یہ ذکر کی پھر انہوں نے، صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں کہ مستثنٰی کی ایسی تعریف کرنا جو مستثنٰی متصل اور منقطع دونوں کو شامل ہو ایسی تعریف ممکن ہی نہیں ہے۔ مستثنٰی کی ایسی تعریف کرنا جو مستثنٰی متصل اور منقطع دونوں کو شامل ہو ایسی تعریف ممکن ہی نہیں۔ وجہ یہ لکھتے ہیں کہ وجہ یہ کہ جو تعریف ہوتی ہے وہ کسی چیز کی حقیقت اور ماہیت بیان کرنے کے لیے کی جاتی ہے، اور مستثنٰی متصل کی ماہیت اور ہے، مستثنٰی منقطع کی ماہیت اور ہے؛ مستثنٰی متصل مخرج ہوتا ہے ما قبل سے جبکہ مستثنٰی منقطع جو ہے وہ ما قبل سے مخرج نہیں ہوتا، تو مستثنٰی متصل اور منقطع دونوں کی ماہیتیں ہی الگ ہیں، لہٰذا ایک تعریف کی جائے گی اس میں دونوں ماہیتوں کو نہیں سمیٹا جا سکتا۔ تعریف کے ذریعے تو کسی ایک چیز کی ماہیت بیان کی جاتی ہے اور یہاں تو دونوں کی ماہیتیں ہی الگ الگ ہیں بھئی، لہٰذا ایک تعریف کے ذریعے دونوں کی ماہیت کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ تو انہوں نے یہ اعتراض وہاں ذکر کیا اور اس کا یہ جواب ذکر کیا اور پھر ساتھ یہ بھی ذکر کیا ہاں لفظی تعریف ہو سکتی ہے، تعریفِ حقیقی تو نہیں ہو سکتی لیکن لفظی تعریف مستثنٰی کی ہو سکتی ہے کہ یوں کہا جائے مستثنٰی وہ ہے جو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد آئے۔ مستثنٰی وہ ہے جو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد آئے وہ مستثنٰی ہے چاہے مخرج ہو چاہے غیر مخرج ہو، دونوں اس میں داخل ہو گئے۔ لیکن یہ تعریفِ لفظی ہے، پوری حقیقت اور ماہیت کی تعریف نہیں ہے بھئی۔ تو صاحبِ کافیہ نے یہ اشکال بھی ذکر کیا خود اپنی شرح کے اندر اور پھر اس کا یہ جواب بھی ذکر فرمایا کہ تعریف ممکن ہی نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور شارحین بھی یہاں پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ صاحبِ کافیہ نے تعریف ذکر نہیں کی بھئی۔ اور صاحبِ جامی، میں نے بتایا صاحبِ جامی کا عجیب انداز ہے؛ اور شارحین صاحبِ کافیہ پر کوئی اعتراض کریں بھی تو صاحبِ جامی اس مقام پر...
ایسی تقریر کرتے ہوئے جاتے ہیں کہ کوئی اعتراض واقع ہی نہیں ہوتا۔ یعنی جو معترضین ہوتے ہیں ان کے اعتراض کو رد کر دیتے ہیں کہ آپ کا یہ اعتراض ہمیں قبول نہیں، اس کی کوئی حاجت ہی نہیں بھئی، اس کے بغیر ہی کلام صحیح ہے بھئی، یہاں کوئی خرابی کلام کے اندر موجود نہیں ہے بھئی۔ تو چنانچہ اب دیکھو یہاں پر صاحبِ کافیہ نے خود بھی یہاں پر اعتراض اور جواب ذکر فرمایا ہے لیکن صاحبِ جامی ایسی تقریر کریں گے کہ نہیں بھئی کوئی حاجت ہی نہیں ہے یہ کہنے کی کہ یہاں تعریف کی حاجت ہی نہیں ہے۔ کیوں؟ دیکھو بھئی جواب سنو:
کہتے ہیں: ”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ“ ”أَيْ مَا“۔ ”مَا“ سے مراد ہے اسم۔ مستثنٰی وہ اسم ہے ”يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی“ جس پر مستثنٰی کا لفظ، مستثنٰی کے لفظ کا اطلاق کیا جاتا ہے یعنی جس پر مستثنٰی کا لفظ بولا جاتا ہے۔ مستثنٰی سے مراد وہ اسم ہے جس پر مستثنٰی کا لفظ بولا جاتا ہے ”فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ“ کس کی اصطلاح میں؟ نحویوں کی اصطلاح میں۔ صاحبِ جامی فرما رہے ہیں کہ یہاں مستثنٰی کی تعریف کی کوئی حاجت نہیں۔ اس لیے کیونکہ جیسے ہی پڑھنے والا یہاں پہنچتا ہے اور ”اَلْمُسْتَثْنٰی“ پڑھتا ہے، اتنی بات فوراً ہی اس کو سمجھ میں آ جاتی ہے کہ یہ مستثنٰی سے مراد وہ اسم ہے جس کو نحوی حضرات کیا کہتے ہیں؟ مستثنٰی کہتے ہیں۔ اس سے وہ چیز مراد ہے جس کو نحوی مستثنٰی کہتے ہیں، اتنا تو پڑھتے ہی سمجھ میں آ جاتا ہے اور اتنا سمجھنا ہی کافی ہے تقسیم کے لیے۔ دیکھو وہ چیز جس کو نحوی حضرات مستثنٰی کہتے ہیں وہ دو قسم پر ہے: ”مُتَّصِلٌ وَمُنْقَطِعٌ“۔ دیکھو بات بن گئی یا نہیں بن گئی؟ کوئی تعریف کرنے کی حاجت نہیں۔ تو پڑھنے والا جب ”اَلْمُسْتَثْنٰی“ کا یہاں لفظ پڑھتا ہے، پڑھتے ہی اس کو سمجھ میں آ جاتا ہے کہ یہ اس مستثنٰی کی بات ہو رہی ہے، اس چیز کی بات ہو رہی ہے جس کو علمائے نحو مستثنٰی کہتے ہیں اور اتنا سمجھنا ہی کافی ہے تقسیم کے لیے، پوری جامع مانع تعریف کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے پھر ترجمہ، کہتے ہیں: ”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ عَلٰی قِسْمَيْنِ“ یعنی وہ چیز جس پر مستثنٰی کا لفظ بولا جاتا ہے نحویوں کی اصطلاح میں، ”عَلٰی قِسْمَيْنِ“ وہ دو قسم پر ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو کیسا پیارا جواب دیا۔ صاحبِ کافیہ نے خود بھی یہاں اعتراض کیا تھا اور پھر اس کا جواب بھی ذکر کیا تھا۔ صاحبِ جامی فرما رہے ہیں نہیں کوئی اعتراض کی ضرورت ہی نہیں ہے، ”اَلْمُسْتَثْنٰی“ کہنے سے ہی پتہ چل گیا اس چیز کی بات ہو رہی ہے جس کو نحوی کیا کہتے ہیں؟ مستثنٰی کہتے ہیں، وہ دو قسم پر ہے متصل اور منقطع، تو یہ کافی ہے۔ کسی نہ کسی درجے میں چیز کے سمجھ آ جائے یہ تقسیم کے لیے کافی ہے، اس کی جامع مانع تعریف کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
نیز یہاں پر ایک اور اشکال بھی ہوتا ہے۔ اشکال یہ ہوتا ہے کہ صاحبِ کافیہ نے فرمایا ”اَلْمُسْتَثْنٰی مُتَّصِلٌ وَمُنْقَطِعٌ“ کہ مستثنٰی متصل اور منقطع ہے بھئی۔ یہ تو تقسیمُ الشّیءِ إلی نفسِہ و إلی غیرِہ لازم آئی۔ ”تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلٰی نَفْسِهِ وَإِلٰی غَيْرِهِ“ لازم آئی۔ کیوں؟ کیونکہ مستثنٰی عربی زبان میں مستثنٰی کہتے ہیں جس کو نکالا گیا ہو، تو مستثنٰی بمعنیٰ مخرج کے ہے۔ عربی زبان میں، علمِ نحو کی اصطلاح نہیں ذکر کر رہا، عربی زبان میں مستثنٰی کسے کہتے ہیں؟ مخرج کو۔ توجہ ہے؟ تو یہ جو مستثنٰی ہے یہ دو قسم پر ہے متصل اور منقطع بھئی، متصل اور منقطع یا یوں کہو مخرج اور غیر مخرج۔ تو مستثنٰی عربی زبان میں کس کو کہتے ہیں؟ مخرج کو۔ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟ دو: ایک مخرج اور ایک غیر مخرج۔ یہ تو ”تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلٰی نَفْسِهِ وَإِلٰی غَيْرِهِ“ لازم آیا۔ یاد رکھو کسی بھی چیز کی جب تقسیم کی جاتی ہے وہ اس کی انواع اور اقسام کی طرف تقسیم کی جاتی ہے۔ جیسے کلمہ، وہ تین قسم پر ہے: اسم، فعل اور حرف۔ تو یہ اسم، فعل اور حرف کلمہ کی قسمیں ہیں، یہ کلمہ کے تحت ہیں بھئی۔ کلمہ مقسم ہے اور وہ ان کے اوپر ہے بھئی۔ توجہ ہے؟ وہ ان تینوں کو شامل ہے اور یہ تین اس کی قسمیں ہیں، اس کے تحت ہیں۔ تو تقسیم جو ہے وہ اقسام کی طرف ہوا کرتی ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اپنی ذات اور غیر کی طرف تقسیم صحیح نہیں ہے، یہ باطل ہے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں بھئی کلمہ دو قسم پر ہے: یا وہ کلمہ ہو گا یا وہ غیر کلمہ ہو گا۔ کلمہ کتنے قسم پر؟ دو قسم پر: یا وہ کلمہ ہو گا... بھئی کلمہ ہی کی تو تقسیم کر رہے ہیں پھر آپ اس کو قسم کیسے بنا رہے ہیں؟ اور پھر دوسری قسم کیا بتلا رہا ہوں؟ کلمہ یا تو کلمہ ہو گا یا غیر کلمہ، تو غیر کلمہ کلمہ کے اندر کیسے داخل ہو گیا؟ توجہ ہے؟ تو کلمہ کی تقسیم اگر آپ کلمہ اور غیر کلمہ کی طرف کریں تو یہ تو آپ نے ایک چیز کی تقسیم اپنی ہی ذات کی طرف کر دی، کلمہ کی تقسیم کلمہ کی طرف کر دی اور نیز اپنے سے غیر کی طرف کر دی جو اس کے اندر داخل ہی نہیں تھا، وہ کہاں سے آپ یہاں لے آئے؟ خرابی سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو چیز کی تقسیم کس کی طرف ہوتی ہے؟ اپنی اقسام اور انواع کی طرف جو اس کے تحت ہوتی ہیں، اپنی ہی ذات اور اپنے غیر کی طرف اس کی تقسیم نہیں ہوتی۔ یا دوسری مثال سمجھ لیں مثلاً میں درخت کی تقسیم کرتا ہوں بھئی درخت دو قسم پر ہے: یا وہ درخت ہو گا یا وہ پہاڑ ہو گا۔ یا وہ درخت ہو گا یا... تو درخت کی تقسیم کر رہا ہوں اور اس کے اندر پھر اسی درخت کو ذکر کر رہا ہوں اور پھر ساتھ پہاڑ کو بھی لے کر آ رہا ہوں بھئی درخت کا لفظ تو پہاڑ پر نہیں بولا جاتا۔ پہاڑ تو اس کے اندر داخل ہی نہیں ہے، تو یہ کیا ہے ”تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلٰی نَفْسِهِ وَإِلٰی غَيْرِهِ“ اور یہ باطل ہے۔ توجہ ہے؟ تو یہاں اعتراض ہوتا ہے کہ مستثنٰی جو ہے عربی زبان میں مخرج کو کہتے ہیں اور آپ نے اس کی تقسیم کر دی متصل اور منقطع کی طرف یعنی مخرج اور غیر مخرج کی طرف، یہ تو ”تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلٰی نَفْسِهِ وَإِلٰی غَيْرِهِ“ لازم آئی، یعنی آپ نے مخرج کی تقسیم کی کس کی طرف؟ مخرج اور غیر مخرج کی طرف، اور یہ تو باطل ہے۔ تو اس کا بھی جواب ہو گیا جو صاحبِ جامی نے جواب دیا۔ صاحبِ جامی نے جواب دیا: ”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ“ کہ بھئی آپ نے مستثنٰی سے لغوی معنیٰ لے لیا، لغوی معنیٰ مراد لے لیا۔ حالانکہ یہاں مستثنٰی سے لغوی مستثنٰی مراد نہیں ہے بلکہ وہ مستثنٰی ہے جس کو علمِ نحو والے مستثنٰی کہتے ہیں۔ تو اسی لیے کہا ”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ“ یعنی وہ چیز جس پر مستثنٰی کا لفظ بولا جاتا ہے نحویوں کی اصطلاح میں، یہ مستثنٰی جو ہے یعنی اصطلاحی مستثنٰی جو ہے ”عَلٰی قِسْمَيْنِ“ یہ دو قسم پر ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ پھر ترجمہ دیکھ لیں۔ کہتے ہیں: ”اَلْمُسْتَثْنٰی أَيْ مَا يُطْلَقُ عَلَيْهِ لَفْظُ الْمُسْتَثْنٰی فِي اصْطِلَاحِ النُّحَاةِ عَلٰی قِسْمَيْنِ“ یعنی وہ اسم کہ جس پر مستثنٰی کا لفظ بولا جاتا ہے نحویوں کی اصطلاح میں وہ دو قسم پر ہے۔ معلوم ہوا کسی بھی درجے میں تھوڑی بہت پہچان بھی ہو جائے وہ بھی تقسیم کے لیے کافی ہے۔
”وَلَمَّا كَانَ مَعْلُوْمِيَّتُهُ بِهٰذَا الْوَجْهِ الْغَيْرِ الْمُحْتَاجِ إِلَی التَّعْرِيْفِ كَافِيَةً فِيْ تَقْسِيْمِهِ“۔ ”وَلَمَّا كَانَ مَعْلُوْمِيَّتُهُ“ اور جب مستثنٰی کا معلوم ہونا... میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ کسی لفظ سے مصدر بنانا ہو صفت کے صیغے سے تو اس کے آخر میں یائے مشدد اور گول تا ملا دی جاتی ہے۔ معلوم اسمِ مفعول کا صیغہ ہے، اس سے مصدر بنانے کے لیے ساتھ کیا ملا دیا؟ یائے مشدد اور گول تا: معلومیت۔ تو معلومیت کا کیا ترجمہ ہو گا؟ معلوم ہونا، مصدر والا ترجمہ کریں۔ ”وَلَمَّا كَانَ مَعْلُوْمِيَّتُهُ“ اور جب مستثنٰی کا معلوم ہونا ”بِهٰذَا الْوَجْهِ“ اس طریقے پر، کس طریقے پر؟ یہ جو پیچھے ذکر کر دیا کہ جب مستثنٰی کو ذکر کر دیا تو اس سے کیا بات فوراً سمجھ میں آ گئی؟ کہ صاحبِ کافیہ اس چیز کی بات کرنے لگے ہیں جس کو علمِ نحو میں کیا کہا جاتا ہے؟ مستثنٰی کہا جاتا ہے، یعنی کسی نہ کسی درجے میں پہچان ہو گئی، جب پہچان ہو گئی اب تعریف کرنے کی کوئی حاجت نہیں، وہی بات بیان کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں ”وَلَمَّا كَانَ مَعْلُوْمِيَّتُهُ بِهٰذَا الْوَجْهِ“ اور جب مستثنٰی کا معلوم ہونا اس طریقے پر ”اَلْغَيْرِ الْمُحْتَاجِ إِلَی التَّعْرِيْفِ“ جو کہ محتاج نہیں ہے تعریف کا، مستثنٰی کا معلوم ہونا اس طریقے پر جو کہ محتاج نہیں ہے تعریف کا کہ جامع مانع تعریف کی جائے اس کا محتاج نہیں ہے، ”كَافِيَةً“ یہ کافی ہے ”فِيْ تَقْسِيْمِهِ“ مستثنٰی کی تقسیم میں۔ یعنی اتنا معلوم ہونا بھی کافی ہے۔ توجہ ہے؟ کیا کرنے لگے ہیں آگے؟ تقسیم کرنے لگے ہیں۔ اشکال کیا ہوتا تھا؟ کہ صاحبِ کافیہ کو پہلے تعریف کرنی چاہیے تھی۔ صاحبِ جامی جواب دے رہے ہیں کہ بھئی جب جیسے ہی ”اَلْمُسْتَثْنٰی“ کا لفظ صاحبِ کافیہ نے کہا یا پڑھنے والے نے جیسے ہی اس کو پڑھا، اتنی بات سمجھ میں آ گئی کہ کس کی بات کر رہے ہیں صاحبِ کافیہ؟ جس کو علمِ نحو میں مستثنٰی کہا جاتا ہے، اور اس کا اتنا معلوم ہو جانا یہ تقسیم کے لیے کافی ہے۔ اس کا اتنا معلوم ہو جانا تعریف کے لیے کافی ہے اور یہ تو معلوم ہو رہا تھا، لہٰذا اس لیے انہوں نے تعریف نہیں کی۔ دیکھیے پھر ترجمہ، کہتے ہیں: ”وَلَمَّا كَانَ مَعْلُوْمِيَّتُهُ بِهٰذَا الْوَجْهِ“ دیکھو ترکیب بھی سمجھ لیجیے: ”مَعْلُوْمِيَّتُهُ“ یہ ہے ”كَانَ“ کا اسم، ”كَانَ“ کا اسم مرفوع ہوتا ہے اور خبر منصوب، اور خبر آگے آ رہی ہے ”كَافِيَةً فِيْ تَقْسِيْمِهِ“ کہ اس مستثنٰی کا اتنا معلوم ہونا کافی ہے ”فِيْ تَقْسِيْمِهِ“ اس کی تقسیم کے لیے۔ توجہ ہے؟ اور درمیان میں جو آیا ”بِهٰذَا الْوَجْهِ“ اس کا مستثنٰی کا معلوم ہونا اس طریقے پر، کون سا طریقہ؟ جو ہم نے پیچھے بیان کر دیا کہ مستثنٰی سے مراد کیا مراد ہے جس کو نحوی حضرات کیا کہتے ہیں؟ مستثنٰی۔ تو جب مستثنٰی کا معلوم ہونا اس طریقے پر آگے ”اَلْغَيْرِ الْمُحْتَاجِ“ یاد رکھو یہ صفت ہے ”مَعْلُوْمِيَّتُهُ“ کی، اور ”مَعْلُوْمِيَّتُهُ“ یہ تو مرفوع ہے ”كَانَ“ کا اسم ہے تو اس کی صفت ”اَلْغَيْرُ الْمُحْتَاجِ“ وہ بھی کیا ہو گی؟ مرفوع ہو گی۔ توجہ ہے؟ اور ”اَلْغَيْرِ“ پر الف لام لے آئے، ”اَلْغَيْرِ“ پر الف لام لے آئے، یاد رکھو کچھ الفاظ عربی زبان کے ایسے ہیں کہ وہ معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں پھر بھی وہ معرفہ نہیں بنتے۔ ویسے تو عام ضابطہ یہی ہے کہ معرفہ کی طرف جو لفظ مضاف ہو گا وہ بھی معرفہ بن جائے گا۔ غلام نکرہ ہے اس کا معنیٰ ہے کوئی غلام، لیکن جب زید یعنی معرفہ کی طرف اضافت کر دی ”غُلَامُ زَيْدٍ“ اب یہ غلام کا لفظ بھی کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا، اس سے زید کا غلام ہی مراد ہے کوئی اور غلام نہیں۔ یا کسی لفظ کی اضافت ضمیر کی طرف کر دیں ضمیر بھی معرفہ ہے تو بھی وہ لفظ معرفہ بن جائے گا جیسے ”غُلَامِيْ“ میرا غلام دیکھو اب یہ معرفہ ہے، ”كِتَابِيْ“ یہ بھی کیا ہے معرفہ ہے۔ لیکن کچھ الفاظ عربی زبان میں ایسے ہیں کہ معرفہ کی طرف ان کی اضافت کر دیں پھر بھی وہ معرفہ نہیں بنتے، جیسے ”غَيْرٌ“، ”شِبْهٌ“، ”مِثْلٌ“، ”أَحَدٌ“ وغیرہ۔ توجہ ہے؟ یہ کچھ الفاظ ہیں کہ معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں یہ پھر بھی معرفہ نہیں بنتے۔ بھئی معرفہ کسے کہتے ہیں؟ جو کسی معین ذات پر دلالت کرے۔ جیسے ہی میں نے کہا زید، آپ کے ایک ساتھی کا نام زید ہے فوراً آپ کے ذہن میں زید کی صورت آ گئی۔ جیسے ہی میں نے کہا عمرو، آپ کے ذہن میں فوراً عمرو کی صورت آ گئی۔ میں نے جیسے ہی کہا ”غُلَامُ زَيْدٍ“ زید کا غلام، آپ جانتے ہیں زید کا ایک ہی غلام ہے فوراً آپ کے ذہن میں وہ آ گیا۔ تو معرفہ اسے کہتے ہیں جو کسی معین ذات پر دلالت کرے۔ اگر کوئی لفظ بولنے سے معین ذات آپ کے ذہن میں آتی ہے تو سمجھ جائیں وہ معرفہ ہے اور اگر کوئی معین ذات آپ کے ذہن میں نہیں آتی تو پھر سمجھ جائیں یہ نکرہ ہے۔ توجہ ہے؟ مثلاً زید کا ایک ہی غلام ہے میں نے کہا ”غُلَامُ زَيْدٍ“، آپ کے ذہن میں فوراً آ گیا کہ زید کا ایک ہی وہی غلام ہے وہ مراد ہے بھئی، لیکن اگر زید کے دو یا تین غلام ہیں اب میں کہتا ہوں ”غُلَامُ زَيْدٍ“، اب ان میں سے کوئی معین آپ کے ذہن میں آیا؟ نہیں، میں نے تو کیا کہا ہے زید کا غلام، زید کے غلام تو مثلاً دو ہیں یا تین ہیں تو ان میں سے کوئی ایک معین طور پر آپ کے ذہن میں نہیں آیا۔ اتنا آپ سمجھ گئے ان میں سے کوئی ایک مراد ہے لیکن کون سا والا مراد ہے یہ آپ کو پتہ نہیں چلا، معلوم ہوا اب یہ معرفہ نہیں۔ ضابطہ سمجھ میں آیا؟ کیا؟ معرفہ کسے کہتے ہیں؟ جو کسی معین ذات پر دلالت کرے۔ کوئی لفظ بولیں اور معین چیز یا معین ذات آپ کے ذہن میں آئے تو معرفہ ہے ورنہ معرفہ نہیں۔ تو لہٰذا یہ جو ”شِبْهٌ“، ”غَيْرٌ“، ”مِثْلٌ“، ”أَحَدٌ“ وغیرہ ہیں ان سے کوئی معین چیز ذہن میں نہیں آتی، معلوم ہوا یہ معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں پھر بھی یہ نکرہ ہی رہتے ہیں۔ مثلاً دو آدمی وہاں کھڑے تھے، میں آپ سے کہتا ہوں ”جَاءَنِيْ أَحَدُهُمَا“ ان دونوں میں سے ایک میرے پاس آیا تھا۔ کچھ آپ کو پتہ چلا کون سا والا ایک؟ نہیں۔ معلوم ہوا دیکھو ”أَحَدٌ“ کی اضافت ”هُمَا“ ضمیر کی طرف ہو گئی پھر بھی یہ معرفہ نہ بنا بھئی۔ یا مثلاً میں کہتا ہوں ”مِثْلُ زَيْدٍ“ زید جیسا، کوئی معین آدمی آپ کے ذہن میں آیا؟ ”مِثْلُ زَيْدٍ“ میں نے کہا زید جیسا، کوئی معین آپ کے ذہن میں آیا؟ نہیں، کوئی معین نہیں، زید جیسا ہو سکتا ہے عمرو ہو، ہو سکتا ہے بکر ہو، خالد ہو، ایک ہو، ہو سکتا ہے دو ہوں، ہو سکتا ہے دس زید جیسے ہوں۔ تو اس سے کوئی ایک معین آپ کے ذہن میں نہیں آیا تو دیکھو ”مِثْلٌ“ کا لفظ زید کی طرف جو کہ معرفہ ہے مضاف ہو رہا ہے لیکن پھر بھی یہ نکرہ ہے۔ اسی طرح ”شِبْهُ زَيْدٍ“ زید جیسا یہ بھی نکرہ ہے، اسی طرح ”غَيْرُ زَيْدٍ“۔ ”غَيْرُ زَيْدٍ“ کا کیا معنیٰ؟ زید کے علاوہ، کوئی معین شخص آپ کے ذہن میں دیکھو نہیں آیا، زید کے علاوہ تو کوئی بھی ہو سکتا ہے بھئی۔ تو یہ کچھ الفاظ ہیں جو معرفہ کی طرف مضاف ہو جائیں پھر بھی معرفہ نہیں بنتے۔ تو اب دیکھو یہ ”غَيْرُ الْمُحْتَاجِ“ یہ ”غَيْرُ“ مضاف تھا اور ”اَلْمُحْتَاجِ“ مضاف الیہ، یہ ”غَيْرُ“ ہمیشہ مضاف ہوتا ہے۔
مختار ہیں: نصب پڑھنا بھی جائز اور بدل بنانا بھی جائز۔ تو مبدل منہ پر چونکہ رفع ہے ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ ”أَحَدٌ“ پر کیا ہے؟ رفع، اس لیے اس کا بدل بھی کیا ہو گا؟ مرفوع ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“ اور نصب پڑھنا بھی جائز ہے ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ یہاں چونکہ ایک مثال دینی تھی اس لیے انہوں نے ایک اعراب کے ساتھ ذکر کر دیا ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“۔
اچھا آگے چلیں بھئی۔ آگے متن ہے: ”أَوْ أَجْزَاؤُهُ“۔
”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ جُزْئِيَّاتُهُ أَوْ أَجْزَاؤُهُ“۔
مطلب یہ ہے کہ ”فَالْمُتَّصِلُ هُوَ الْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“۔ متصل وہ ہے کہ جس کو نکالا گیا ہو متعدد سے، یعنی یا تو اس چیز سے نکالا گیا ہو جس کی جزئیات متعدد ہوں یا اس چیز سے نکالا گیا ہو جس کے اجزا متعدد ہوں۔ میں نے ابھی آپ کو بتلایا تھا: کبھی کسی چیز کا تعدد اس کی جزئیات اور افراد کے اعتبار سے ہوتا ہے اور کبھی کسی چیز کا تعدد اس کے اجزا کے اعتبار سے ہوتا ہے، جیسے ایک گھر کے بہت سے اجزا ہیں، یا انسان کے جسم کے بہت سے اجزا ہیں: سر، ہاتھ، پاؤں، پیٹ وغیرہ، یہ انسان کے اجزا ہیں۔ تو یہ شے متعدد الاجزا ہے۔ توجہ ہے؟ یا ایک قوم، یا ایک جماعت کے اندر کئی افراد ہیں، یہ متعدد الجزئیات ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”أَوْ أَجْزَاؤُهُ“ یا ایسی چیز کے حکم سے نکالا گیا ہو جس کے اجزا متعدد ہوں۔ جیسے ”أَعْطَيْتُ الْبَلَدَ إِلَّا مَحَلَّتَهَا“۔ میں نے اس شہر کو دے دیا سوائے اس کے اس محلے کے۔ اب شہر کیا ہے؟ اس کے اندر کئی محلے ہیں، وہ اس کے اجزا ہیں۔ شہر کل ہے اور محلے کیا ہیں؟ اس کے اجزا ہیں، تو شہر کیا ہوا؟ متعدد الاجزا ہوا بھئی۔ تو آپ نے کل شہر پر ایک حکم لگایا کہ میں نے شہر والوں کو دے دیا، یا مثلاً آپ نے کہا ”دَخَلْتُ الْبَلَدَ إِلَّا مَحَلَّةَ كَذَا“ میں اس شہر میں داخل ہوا سوائے فلاں محلے کے۔ یا مثلاً آپ نے کہا ”قَطَعْتُ الشَّجَرَةَ إِلَّا غُصْنَهَا“ میں نے درخت کاٹ ڈالا سوائے اس کی اس شاخ کے، یا سوائے ایک شاخ کے۔ تو دیکھو درخت یہ کل ہے اور اس کی شاخیں کیا ہیں؟ اس کے اجزا ہیں۔ اس کے افراد نہیں، درخت کی شاخ درخت کا فرد نہیں ہے بلکہ درخت کا کیا ہے؟ جز ہے بھئی۔ اگر کہیں ”قَطَعْتُ الشَّجَرَ إِلَّا النَّخْلَ“ میں نے درخت کاٹ ڈالے سوائے کھجور کے درخت کے، اب یہ درخت کا فرد ہے۔ یہ درخت کی جزئیات ہیں: کھجور کا درخت، کیکر کا درخت، بیری کا درخت، یہ درخت کی جزئیات ہیں یعنی اس کے افراد ہیں۔ لیکن جب کہا ”قَطَعْتُ الشَّجَرَةَ إِلَّا غُصْنَهَا“ میں نے ایک درخت کاٹ ڈالا سوائے اس کی اس شاخ کے، اب یہ شاخ اس درخت کا فرد نہیں بلکہ اس درخت کا کیا ہے؟ جز ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا جیسے کہتے ہیں ”بِعْتُ الدَّارَ إِلَّا غُرْفَةً“ میں نے گھر بیچ دیا سوائے ایک کمرے کے۔ اب دیکھو گھر یہ کل ہے اور کمرہ اس کا کیا ہے؟ جز ہے بھئی۔ تو اس کو کہتے ہیں متعدد الاجزا۔
اس کو کہتے ہیں: ”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ جُزْئِيَّاتُهُ أَوْ أَجْزَاؤُهُ“۔ ایک ایسی چیز کے حکم سے کہ جس کی جزئیات متعدد ہوں یا اس کے اجزا متعدد ہوں۔ آگے مثال بھی خود ذکر کی: ”نَحْوُ جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ میرے پاس وہ لوگ آئے ”إِلَّا زَيْدًا“ سوائے زید کے۔ اب القوم کے اجزا ہیں بھئی: زید، عمر، بکر، خالد، یہ سب اس قوم کے کیا ہیں؟ اجزا ہیں۔ یہ قوم کے جزئیات نہیں ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ قوم کا معنیٰ ایک جماعت، ایک مجموعہ۔ زید کوئی مجموعہ ہے؟ نہیں، زید تو ایک فرد ہے، وہ قوم کا جز ہے، قوم کی جزئی نہیں۔ جیسے درخت کا لفظ ایک شاخ پر نہیں بولا جا سکتا۔ ایسے ہی قوم کا لفظ زید پر نہیں بولا جا سکتا، یہ زید قوم کا کیا ہے؟ جز ہے بھئی۔
اور نیز یاد رکھنا، جیسے قوم کہا اس کے علاوہ بھی دوسری مثالیں: ”ضَرَبْتُ زَيْدًا إِلَّا يَدَهُ“ میں نے زید کو مارا سوائے اس کے ہاتھ کے، ”قَطَعْتُ الشَّجَرَةَ إِلَّا غُصْنًا مِنْهَا“ یا ”أَخَذْتُ الْعَشْرَةَ إِلَّا وَاحِدًا“ میں نے دس لے لیے سوائے ایک کے۔ یہ ایک دس کا کیا ہے؟ جز ہے بھئی۔ ”لَهُ عَلَيَّ عَشَرَةُ دَرَاهِمَ إِلَّا دِرْهَمًا“ اس کا مجھ پر دس درہم قرض ہے سوائے ایک درہم کے، تو دیکھو یہ ایک درہم دس درہم کا کیا ہے؟ جز ہے۔ تو معلوم ہوا متعدد کبھی جزئیات کے اعتبار سے ہو گا اور کبھی اجزا کے اعتبار سے۔
اب دیکھو آگے ایک اور بڑی اہم قید آ رہی ہے متن میں: ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“۔
”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“۔
”فَالْمُتَّصِلُ هُوَ الْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“۔
آپ نے سنا متن میں یہ قید آئی ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“۔ تو یہ ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ کا تعلق کس کے ساتھ ہے؟ متعدد کے ساتھ، یعنی وہ متعدد خواہ لفظوں میں مذکور ہو یا تقدیراً ہو بھئی۔ اگر لفظوں میں مذکور ہو تب بھی ٹھیک اور اگر تقدیراً ہو یعنی لفظوں میں مذکور نہیں ہے لیکن تقدیراً موجود ہے، جیسے مستثنٰی مفرغ ہوتا ہے: ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ میرے پاس کوئی نہیں آیا سوائے زید کے۔ اصل میں کیا تھا؟ ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“۔ تو ”أَحَدٌ“ یہاں لفظوں میں مذکور نہیں ہے لیکن تقدیراً موجود ہے بھئی۔ اور جب مستثنٰی مفرغ ہو گا تو وہی مستثنٰی کس کے حکم میں ہے؟ متصل ہی کے حکم میں ہے۔ تو اگر یہ قید نہ لگاتے ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“، تو صرف ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ تو تعریف میں آ جاتا لیکن ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ مستثنٰی مفرغ یہ تعریف میں نہ آتا حالانکہ یہ بھی کیا ہے؟ مستثنٰی متصل ہے، اس میں بھی مخرج ہے ما قبل سے، لیکن وہ ما قبل یعنی متعدد لفظوں میں مذکور نہیں بلکہ تقدیراً موجود ہے۔ تو اس کو بھی شامل کرنے کے لیے صاحبِ کافیہ نے ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ کی قید لگائی۔
معلوم ہوا یہ جو ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ ہے اس میں دو قول ہیں، شارحین کی دو تعبیریں ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ صفت ہے ”مُتَعَدِّدٍ“ کی، یا ”مُتَعَدِّدٍ“ کا متعلق ہے، کہ ”مُخْرَجٌ عَنْ مُتَعَدِّدٍ لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ یعنی وہ متعدد خواہ لفظوں میں مذکور ہو یا تقدیراً ہو۔ اور دوسرا قول یہ ہے کہ ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ حال ہے یا تمییز ہے اخراج سے۔ چلیے آگے عبارت میں دیکھیں کہ صاحبِ جامی کیا فرماتے ہیں۔
فرماتے ہیں: ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“۔ یہ ”لَفْظًا“ کا انتصاب، کہتے ہیں: ”نُصِبَا عَلَی التَّمْيِيْزِ عَنِ الْمُتَعَدِّدِ“ یعنی یہ ”لَفْظًا“ اور ”تَقْدِيْرًا“ دونوں منصوب ہیں کس بنا پر؟ ”عَلَی التَّمْيِيْزِ عَنِ الْمُتَعَدِّدِ“ متعدد سے تمییز ہونے کی بنا پر۔ یعنی یہ دونوں تمییز ہیں متعدد سے، جو کہ فاعل یا نسبت کا ابہام دور کرتی ہے۔ یعنی وہ شے جس سے نکالا جا رہا ہے وہ متعدد ہے، کس اعتبار سے متعدد ہے؟ ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ لفظوں میں مذکور ہونے کے اعتبار سے یا تقدیراً ہونے کے اعتبار سے۔ یعنی وہ متعدد لفظاً موجود ہو یا تقدیراً موجود ہو۔
”أَوْ بِنَزْعِ الْخَافِضِ“ یا دوسری ترکیب یہ ہے کہ یہ دونوں منصوب ہیں ”بِنَزْعِ الْخَافِضِ“ یعنی حرفِ جر کے گرانے کی وجہ سے، اصل میں کیا تھا؟ ”بِلَفْظٍ أَوْ بِتَقْدِيْرٍ“ یا ”فِيْ لَفْظٍ أَوْ فِيْ تَقْدِيْرٍ“۔ تو حرفِ جر گرا دیا تو اس کی وجہ سے دونوں کیا ہو گئے؟ منصوب ہو گئے۔ ”أَوْ عَلٰی أَنَّهُمَا حَالَانِ مِنْهُ بِمَعْنَی الْمَلْفُوْظِ وَالْمُقَدَّرِ“ یا تیسری ترکیب یہ ہے کہ یہ دونوں حال ہیں اس متعدد سے، بمعنی ”اَلْمَلْفُوْظُ وَالْمُقَدَّرُ“۔ یعنی وہ متعدد اس حال میں ہو کہ وہ لفظوں میں بولا گیا ہو یا مقدر ہو۔ دیکھو تین ترکیبیں بیان کیں:
اول: تمییز ہیں متعدد سے۔
دوم: منصوب ہیں نزعِ خافض کی وجہ سے۔
سوم: حال ہیں متعدد سے، بمعنی ”اَلْمَلْفُوْظُ وَالْمُقَدَّرُ“۔
”بِأَنْ يَكُوْنَ ذٰلِكَ الْمُتَعَدِّدُ مَلْفُوْظًا فِي الْكَلَامِ نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا أَوْ مُقَدَّرًا فِيْهِ“ اس طور پر کہ وہ متعدد ملفوظ ہو کلام میں، جیسے ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ یہاں دیکھو ”أَحَدٌ“ کلام میں ملفوظ ہے یعنی لفظوں میں موجود ہے۔ ”أَوْ مُقَدَّرًا فِيْهِ“ یا وہ متعدد کلام میں مقدر ہو، لفظوں میں مذکور نہ ہو، ”نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ جیسے ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“۔ میرے پاس کوئی نہیں آیا سوائے زید کے۔ ”أَيْ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“۔ یہاں دیکھو ”أَحَدٌ“ لفظوں میں مذکور نہیں ہے لیکن تقدیراً موجود ہے، یعنی ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“۔
تو سوال پیدا ہوا، جب ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ اس کی اصل ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“ ہے تو پھر یہاں ”أَحَدٌ“ کو حذف کیوں کر دیا؟ اس کا جواب دے رہے ہیں: ”حُذِفَ الْمُسْتَثْنٰی مِنْهُ تَخْفِيْفًا وَسُلِّطَ الْعَامِلُ عَلَی الْمُسْتَثْنٰی“ یعنی مستثنٰی منہ ”أَحَدٌ“ کو تخفیف کے لیے حذف کر دیا گیا اور عامل کو مستثنٰی پر مسلط کر دیا گیا۔ عامل جو پہلے ”أَحَدٌ“ میں عمل کر رہا تھا، جب ”أَحَدٌ“ کو گرا دیا تو عامل کو فارغ کر کے مستثنٰی یعنی ”زَيْدٌ“ پر مسلط کر دیا، چنانچہ عامل نے ”زَيْدٌ“ کو فاعل ہونے کی بنا پر رفع دے دیا۔
اور آگے ایک اور بڑی عجیب بات صاحبِ جامی ذکر کر رہے ہیں کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی یہ کہے کہ ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“ کا تعلق اخراج کے ساتھ نہیں بلکہ اس طرح ہو کہ ”مُخْرَجٌ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“ کی تفصیل میں آئے کہ وہ متعدد جو ہے یا تو لفظوں میں متعدد ہو گا یا تقدیراً متعدد ہو گا۔ اس کو ذرا سمجھ لیجیے:
ایک تو یہ معنیٰ تھا کہ وہ متعدد کلام میں ملفوظ ہو (جیسے ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“) یا کلام میں مقدر ہو یعنی محذوف ہو (جیسے ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ جس کی اصل ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“ ہے)۔
دوسرا معنیٰ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ متعدد کلام میں تو موجود ہو گا لیکن اس کا تعدد لفظاً ہو گا یا تقدیراً ہو گا۔ مثلاً ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“۔ یہاں ”اَلْقَوْمُ“ لفظِ جمع ہے، اس کا تعدد لفظاً ظاہر ہے کیونکہ یہ جمع کا صیغہ ہے۔ یا ”جَاءَنِيْ عَشَرَةٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ یہاں ”عَشَرَةٌ“ کا لفظ ہی تعدد پر دلالت کر رہا ہے۔ لیکن ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ یہاں ”أَحَدٌ“ کا لفظ تو مفرد ہے، لفظ کے اعتبار سے اس میں تعدد نہیں، البتہ معنیٰ اور تقدیر کے اعتبار سے اس میں تعدد ہے کیونکہ ”أَحَدٌ“ نکرہ تحت النفی ہے، تو عموم کا فائدہ دیتا ہے اور تمام افراد کو شامل ہے، گویا کہ ”أَحَدٌ“ معنیً اور تقدیراً متعدد ہے بھئی، لفظاً مفرد ہے اور تقدیراً متعدد ہے۔
اسی طرح مثلاً ”جَاءَنِيْ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا زَيْدًا“ یا ”جَاءَنِي الْكُلُّ إِلَّا زَيْدًا“ یا ”مَا ضَرَبْتُ إِلَّا زَيْدًا“۔
چلیے دیکھتے ہیں صاحبِ جامی کیا کہتے ہیں:
”وَيُمْكِنُ أَنْ يَكُوْنَ الْمُرَادُ بِالْمُتَعَدِّدِ لَفْظًا مَا يَدُلُّ لَفْظُهُ عَلَی التَّعَدُّدِ نَحْوُ جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا، وَبِالْمُتَعَدِّدِ تَقْدِيْرًا مَا لَا يَدُلُّ لَفْظُهُ عَلَی التَّعَدُّدِ بَلْ مَعْنَاهُ، نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا، فَإِنَّ لَفْظَ أَحَدٍ مُفْرَدٌ وَلٰكِنَّهُ لَمَّا وَقَعَ فِيْ سِيَاقِ النَّفْيِ عَمَّ جَمِيْعَ الْأَفْرَادِ فَصَارَ مُتَعَدِّدًا تَقْدِيْرًا، وَكَذَا نَحْوُ قَامَ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا زَيْدًا، وَأَكَلْتُ الرَّغِيْفَ إِلَّا ثُلُثَهُ.“
دیکھو کیسی پیاری بات فرمائی! کہتے ہیں: یہ بھی ممکن ہے کہ متعدد لفظاً سے مراد وہ لفظ ہو جو اپنے لفظ سے تعدد پر دلالت کرے، جیسے ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ کہ ”اَلْقَوْمُ“ کا لفظ خود تعدد پر دلالت کرتا ہے۔ اور متعدد تقدیراً سے مراد وہ ہو جس کا لفظ تو تعدد پر دلالت نہ کرے بلکہ اس کا معنیٰ تعدد پر دلالت کرے، جیسے ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ کیونکہ ”أَحَدٌ“ کا لفظ مفرد ہے لیکن جب یہ نفی کے سیاق میں واقع ہوا تو تمام افراد کو عام ہو گیا، پس یہ تقدیراً متعدد ہو گیا۔ اور اسی طرح ”قَامَ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا زَيْدًا“ کہ ”مَنْ“ کا لفظ مفرد ہے لیکن معنیٰ کے اعتبار سے گھر میں موجود تمام افراد کو شامل ہے۔ اور اسی طرح ”أَكَلْتُ الرَّغِيْفَ إِلَّا ثُلُثَهُ“ میں نے روٹی کھائی سوائے اس کی تہائی کے۔ یہاں ”اَلرَّغِيْفَ“ مفرد ہے لیکن اس کے اجزا یعنی تین تہائیاں تقدیراً متعدد ہیں! تو ”أَكَلْتُ الرَّغِيْفَ إِلَّا ثُلُثَهُ“ میں ”اَلرَّغِيْفَ“ لفظاً مفرد ہے لیکن تقدیراً متعدد ہے۔
اور پھر فرماتے ہیں: ”وَعَلٰی هٰذَا يَنْبَغِيْ أَنْ يُرَادَ بِالْمُتَعَدِّدِ تَقْدِيْرًا مَا يَشْمَلُ الْمَحْذُوْفَ أَيْضًا لِيَدْخُلَ فِيهِ الْمُسْتَثْنَی الْمُفَرَّغُ نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“۔ یعنی اس دوسرے احتمال کی بنا پر بھی چاہیے کہ متعدد تقدیراً سے ایسا معنیٰ مراد لیا جائے جو محذوف کو بھی شامل ہو تا کہ مستثنٰی مفرغ بھی اس میں داخل ہو جائے، جیسے ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“۔ یعنی اگر ہم دوسرا احتمال لیں تب بھی اس کو عموم پر رکھیں تا کہ محذوف بھی شامل ہو جائے اور مستثنٰی مفرغ تعریف سے باہر نہ رہے۔
پھر فرماتے ہیں: ”وَبِقَوْلِهِ: بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا احْتَرَزَ عَنِ الْمُخْرَجِ بِغَيْرِهَا، نَحْوُ أَخْرَجْتُ زَيْدًا مِنَ الدَّارِ أَوْ مِنَ الْقَوْمِ“۔ یہ قید کیوں لگائی ”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“؟ کیونکہ مستثنٰی متصل کی تعریف یوں کی تھی: ”اَلْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“۔ اگر یہ نہ کہتے ”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ اور صرف اتنا کہتے ”اَلْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“ وہ اسم جو متعدد سے نکالا گیا ہو، تو اس میں وہ اسم بھی آ جاتا جس کو کسی فعل وغیرہ کے ذریعے نکالا جائے جیسے ”أَخْرَجْتُ زَيْدًا مِنَ الْقَوْمِ“ میں نے زید کو قوم سے نکال دیا، یا ”أَخْرَجْتُ زَيْدًا مِنَ الدَّارِ“ میں نے زید کو گھر سے نکال دیا۔ تو یہاں زید کو قوم سے یا گھر سے نکالا گیا ہے لیکن ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے نہیں نکالا گیا بلکہ فعل ”أَخْرَجْتُ“ کے ذریعے نکالا گیا ہے۔ تو اس سے بچنے کے لیے قید لگائی ”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ یعنی اس کا نکالنا ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے ہو، فعل وغیرہ کے ذریعے نہ ہو۔ تو ”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ کے ذریعے احتراز کیا اس مخرج سے جو ان کے غیر کے ذریعے ہو، جیسے ”أَخْرَجْتُ زَيْدًا مِنَ الْقَوْمِ“ یا اس جیسی دیگر مثالیں۔
اس کے بعد فرماتے ہیں: ”وَأَخَوَاتُ إِلَّا هِيَ الْأَلْفَاظُ الْمَوْضُوْعَةُ لِلْاِسْتِثْنَاءِ كَغَيْرٍ وَسِوًی وَحَاشَا وَعَدَا وَخَلَا وَلَيْسَ وَلَا يَكُوْنُ“۔ ”إِلَّا“ کی اخوات سے مراد وہ الفاظ ہیں جو استثنا کے لیے وضع کیے گئے ہیں، جیسے ”غَيْرٌ“، ”سِوٰی“، ”حَاشَا“، ”عَدَا“، ”خَلَا“، ”لَيْسَ“، اور ”لَا يَكُوْنُ“ وغیرہ۔ اور بعض دیگر الفاظ بھی ہیں جن کا تذکرہ آگے آئے گا جیسے ”مَا خَلَا“، ”مَا عَدَا“، ”سَوَاءٌ“۔
یہاں تک مستثنٰی متصل کی تعریف مکمل ہو گئی: ”فَالْمُتَّصِلُ هُوَ الْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“۔
اب آگے دوسری قسم یعنی مستثنٰی منقطع کی تعریف شروع ہو رہی ہے:
”وَالْمُنْقَطِعُ هُوَ الْمَذْكُوْرُ بَعْدَهَا غَيْرَ مُخْرَجٍ“۔
اور مستثنٰی منقطع وہ ہے جو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد مذکور ہو، اس حال میں کہ وہ نکالا ہوا نہ ہو۔
”أَيِ الْمُنْقَطِعُ هُوَ الِاسْمُ الْمَذْكُوْرُ بَعْدَ إِلَّا وَأَخَوَاتِهَا غَيْرَ مُخْرَجٍ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“ یعنی مستثنٰی منقطع وہ اسم ہے جو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد ذکر کیا گیا ہو، لیکن وہ متعدد سے نکالا ہوا نہ ہو۔
”لِكَوْنِهِ غَيْرَ دَاخِلٍ فِيْهِ“ اس وجہ سے کہ وہ اس متعدد میں داخل ہی نہیں تھا۔ کیونکہ نکالا تو اسے جاتا ہے جو پہلے داخل ہو، اور جو داخل ہی نہیں تھا اس کو نکالا کیسے جائے گا؟
”نَحْوُ جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ جیسے ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ آئے میرے پاس وہ لوگ سوائے گدھے کے۔ یہاں دیکھو ”حِمَارًا“ ”إِلَّا“ کے بعد مذکور تو ہے، لیکن ”الْقَوْمُ“ کے حکم سے مخرج نہیں ہے کیونکہ گدھا قوم کے افراد میں داخل ہی نہیں تھا۔
یا جیسے قرآن مجید میں ہے: ”مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ“ کہ ان کو اس کا کوئی علم نہیں سوائے گمان کی پیروی کے۔ اب گمان کی پیروی علم کی جنس سے نہیں ہے، علم میں داخل ہی نہیں، تو یہ مستثنٰی منقطع ہے۔
اسی طرح: ”لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا إِلَّا سَلَامًا“ جنت میں وہ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے سوائے سلام کے۔ سلام لغو میں داخل نہیں ہے، لہٰذا یہ بھی مستثنٰی منقطع ہے۔
اب دیکھیے ”غَيْرَ مُخْرَجٍ“ کی ترکیب: ”غَيْرَ“ منصوب ہے کیونکہ یہ حال ہے اس ضمیر سے جو ”اَلْمَذْكُوْرُ“ میں پوشیدہ ہے۔ ”اَلْمَذْكُوْرُ“ اسمِ مفعول ہے اور اس کے اندر ”هُوَ“ نائب فاعل کی ضمیر پوشیدہ ہے جو اسم کی طرف لوٹتی ہے، تو ”غَيْرَ مُخْرَجٍ“ اس ضمیر سے حال بن رہا ہے۔
اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ”غَيْرَ مُخْرَجٍ“ مفعولِ مطلق یا نعتِ مصدر ہو یا ”بَعْدَهَا“ کے متعلق سے حال ہو۔ بہرحال ”غَيْرَ“ حال ہونے کی بنا پر منصوب ہے۔
مقعدی بھئی۔
اب دیکھیے آگے، کہتے ہیں: ”فَالْمُتَّصِلُ هُوَ الْمُخْرَجُ أَيِ الِاسْمُ الَّذِيْ أُخْرِجَ“۔ تو متصل جو ہے ”هُوَ الْمُخْرَجُ“۔ بھئی متن دیکھیے: ”هُوَ الْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“۔ ”هُوَ الْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“ اور ”اَلْمُخْرَجُ“ کے بعد صاحبِ جامی تشریح کر رہے ہیں: ”أَيِ الِاسْمُ الَّذِيْ أُخْرِجَ“۔
تو ”اَلْمُخْرَجُ“ کی تفسیر کس کے ساتھ کی؟ ”أَيِ الِاسْمُ الَّذِيْ أُخْرِجَ“۔ پہلے تو ”الِاسْمُ“ کا لفظ نکالا یہ بتلانے کے لیے کہ ”اَلْمُخْرَجُ“ اس کا موصوف اسم ہے۔ متصل ”هُوَ الِاسْمُ الْمُخْرَجُ“ وہ اسم ہے جس کو نکالا گیا ہو۔ اور پھر آگے فرمایا ”الَّذِيْ أُخْرِجَ“ یہ بتلانے کے لیے کہ ”اَلْمُخْرَجُ“ اسمِ مفعول کا صیغہ ہے اور صفت کے صیغے جو ہیں ان پر جو الف لام داخل ہوتا ہے وہ بمعنیٰ ”الَّذِيْ“ کے ہوتا ہے یعنی اسمِ موصول ہوتا ہے۔ تو اسی لیے ”اَلْمُخْرَجُ“ کی کیا تفسیر کی؟ ”الَّذِيْ أُخْرِجَ“۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا ”اَلضَّارِبُ“ کس معنیٰ میں؟ ”اَلَّذِيْ ضَرَبَ“ یا ”اَلَّذِيْ يَضْرِبُ“، ماضی یا مضارع موقع کے مطابق آپ نکالیں گے؛ ماضی کی بات چل رہی ہے تو ماضی کا صیغہ نکال لیں گے، حال یا استقبال کی بات ہے تو حال یا استقبال کا صیغہ نکال لیں گے۔ تو ”اَلضَّارِبُ“ کس معنیٰ میں؟ ”اَلَّذِيْ ضَرَبَ“ یا ”اَلَّذِيْ يَضْرِبُ“، اور ”اَلْمَضْرُوْبُ“ کس معنیٰ میں؟ ”اَلَّذِيْ ضُرِبَ“ یا ”اَلَّذِيْ يُضْرَبُ“ موقع کے مطابق۔ تو یہاں پر بھی دیکھو ”اَلْمُخْرَجُ“ ہے تو آگے کیا کہا؟ ”اَلَّذِيْ أُخْرِجَ“ فعلِ مجہول نکالا بھئی۔
تو کہتے ہیں: ”فَالْمُتَّصِلُ هُوَ الْمُخْرَجُ أَيِ الِاسْمُ الَّذِيْ أُخْرِجَ“ یعنی وہ اسم جس کو نکالا گیا ہو۔ بھئی متصل کی تعریف کر رہے ہیں۔ پہلی قید کیا ذکر کی؟ ”اَلْمُخْرَجُ“ جس کو نکالا گیا ہو۔ صاحبِ جامی آپ کو بتائیں گے یہ قید اس لیے لگائی تاکہ مستثنٰی منقطع کی جزئیات نکل جائیں یعنی مستثنٰی منقطع اس سے نکل جائے بھئی۔ کیونکہ وہ مخرج نہیں ہوتا، کیونکہ وہ پہلے داخل ہی نہیں تھا۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ حمار قوم کے اندر داخل ہی نہیں تھا، داخل ہوتا تو پھر مخرج ہو سکتا تھا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو جب ”اَلْمُخْرَجُ“ کی قید لگائی تو کون نکل گیا؟ مستثنٰی منقطع نکل گیا۔
تو کہتے ہیں: ”وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنْ غَيْرِ الْمُخْرَجِ كَجُزْئِيَّاتِ الْمُسْتَثْنَی الْمُنْقَطِعِ“ اور اس قید کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے احتراز کیا ہے ”عَنْ غَيْرِ الْمُخْرَجِ“ اس سے جو غیرِ مخرج ہو، ”كَجُزْئِيَّاتِ الْمُسْتَثْنَی الْمُنْقَطِعِ“ جیسے کہ مستثنٰی منقطع کی جزئیات ہیں یعنی اس کے افراد ہیں، اس کے افراد۔ جیسے دیکھو ایک ہوتا ہے ضابطہ اور ایک ہوتی ہیں اس کی جزئیات اور افراد جن پر وہ ضابطہ لگتا ہے، جہاں وہ ضابطہ جاری ہوتا ہے۔ جیسے ضابطہ کیا ہے؟ ”اَلْفَاعِلُ مَرْفُوْعٌ“ فاعل مرفوع ہے۔ اب کلام میں جہاں بھی فاعل آئے گا وہ اس فاعل کی جزئی ہے یعنی اس کے افراد میں سے ایک فرد ہے۔ ”ضَرَبَ زَيْدٌ“ یہ زید بھی کیا ہے؟ فاعل ہے، فاعل کی جزئیات میں سے ایک جزئی ہے، فاعل کے افراد میں سے ایک فرد ہے، اور فاعل کے بارے میں ہم نے ضابطہ کیا بیان کیا؟ ”اَلْفَاعِلُ مَرْفُوْعٌ“ تو ”ضَرَبَ زَيْدٌ“ یہ ”زَيْدٌ“ بھی کیا ہو گا؟ مرفوع ہو گا۔ ”فَرَّ عَمْرٌو“ یہ ”عَمْرٌو“ بھی کیا ہے؟ فاعل کی جزئیات میں سے ایک جزئی ہے لہٰذا یہ بھی کیا ہو گا؟ مرفوع ہو گا۔ ”أَكَلَ خَالِدٌ“ یہ خالد بھی کیا ہے؟ فاعل کی جزئیات میں سے ایک جزئی ہے لہٰذا یہ بھی کیا ہو گا؟ مرفوع۔ توجہ ہے؟ ضابطہ کیا تھا کہ فاعل کیا ہوتا ہے؟ مرفوع، تو فاعل کی جو بھی جزئیات ہوں گی وہ اس ضابطے کے مطابق آئیں گی اور مرفوع آپ ان کو پڑھیں گے۔ تو یہاں پر بھی مستثنٰی متصل کی تعریف کر رہے ہیں: مستثنٰی متصل کسے کہتے ہیں؟ جو مخرج ہو، جس کو متعدد سے نکالا گیا ہو، تو اس سے کس کی جزئیات نکل گئیں؟ مستثنٰی منقطع کی جزئیات نکل گئیں کیونکہ وہ مخرج نہیں ہوتیں۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ یہ حمار کیا ہے؟ مستثنٰی منقطع ہے، تو یہ اس سے نکل گیا کیونکہ یہ مخرج نہیں ہے، کیونکہ یہ ما قبل میں داخل ہی نہیں تھا۔
تو کہتے ہیں: ”وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنْ غَيْرِ الْمُخْرَجِ كَجُزْئِيَّاتِ الْمُسْتَثْنَی الْمُنْقَطِعِ“ اور احتراز کیا اس قید کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے غیرِ مخرج سے، جیسے کہ مستثنٰی منقطع کی جزئیات ہوتی ہیں۔
”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ“۔ جی متن کو متن سے جوڑیں کہ متصل وہ ہے ”اَلْمُخْرَجُ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“۔ متصل کسے کہتے ہیں؟ صاحبِ کافیہ کیا فرما رہے ہیں؟ صرف پہلے متن پہ نظر رکھیں: ”فَالْمُتَّصِلُ هُوَ الْمُخْرَجُ“ متصل وہ ہے جس کو نکالا گیا ہو ”عَنْ مُتَعَدِّدٍ“ کس سے؟ متعدد سے۔ توجہ ہے؟ صاحبِ جامی آگے ”عَنْ“ کے بعد فرما رہے ہیں: ”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ“۔ متعدد سے پہلے ”شَيْءٍ“ کا لفظ نکال کر بتلایا کہ متعدد یہ صفت ہے اور اس کا موصوف ”شَيْءٍ“ یہاں محذوف ہے۔ اور اس چیز سے نہیں نکالتے بلکہ اس چیز کے حکم سے نکالتے ہیں! کس سے نکالتے ہیں؟ اس کے حکم سے، یعنی اس پر جو حکم لگایا جا رہا ہے اس حکم سے اس کو نکال دیا جاتا ہے۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“۔ ”اَلْقَوْمُ“ اس پر کیا حکم لگایا جا رہا ہے؟ مجیئت والا، ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ میرے پاس وہ لوگ آئے ہیں، تو دیکھو ”اَلْقَوْمُ“ پر ”جَاءَ“ کا حکم یعنی مجیئت کا حکم لگایا جا رہا ہے اور ”إِلَّا زَيْدًا“ اور زید کو اس حکم سے نکالا جا رہا ہے۔ اور میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ مستثنٰی متصل وہ ہے جس کو نکالا جاتا ہے ما قبل سے، تو ضروری ہے کہ ما قبل میں جو چیز ہے اس کے اندر تعدد اور کثرت ہونی چاہیے، اس میں تعدد اور کثرت ہو گا تو پھر آپ اس سے ایک چیز کو نکال سکتے ہیں، اگر وہاں تعدد اور کثرت ہی نہیں ہے پھر نکالنے کا کیا معنیٰ؟ مثلاً میں کہتا ہوں ”جَاءَنِيْ زَيْدٌ إِلَّا زَيْدًا“ میرے پاس زید آیا تھا سوائے کس کے؟ زید کے۔ تو یہ تو میں زید کو زید سے نکال رہا ہوں، بھئی ما قبل میں تعدد ہے ہی نہیں تو لہٰذا یہ صحیح نہیں، ما قبل میں کیا ہونا چاہیے؟ تعدد ہونا چاہیے۔ اور پھر یہ بھی یاد رکھیں: کبھی تعدد ہو گا جزئیات کے اعتبار سے اور کبھی تعدد ہو گا اجزا کے اعتبار سے۔ توجہ ہے؟ کبھی تعدد ہو گا یعنی وہ چیز عدد والی ہو گی اس میں کثرت ہو گی، تو کثرت کس اعتبار سے؟ افراد کے اعتبار سے کبھی ہو گی، جزئیات، جزئیات اور افراد کا ایک معنیٰ، یعنی اس کے یا تو افراد زیادہ ہوں گے یا اس کے اجزا ہوں گے بھئی، کیا ہوں گے؟ اجزا ہوں گے۔ ایک چیز اجزا والی ہے تو اس میں سے ایک جز کو نکالنا صحیح ہے؛ ایک چیز افراد والی ہے تو اس میں سے ایک فرد کو نکالنا صحیح ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟
تو کہتے ہیں: ”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ“ ایک شے متعدد کے حکم سے نکالا جاتا ہے۔ جی ”مُتَعَدِّدٍ“ کے بعد آیا ”جُزْئِيَّاتُهُ“۔ عبارت پہ نظر ہے: ”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ جُزْئِيَّاتُهُ“۔ ایک ایسی چیز کے حکم سے... دیکھو ”شَيْءٍ“ موصوف ہے، ”مُتَعَدِّدٍ“ اس کی صفت ہے۔ ایسی چیز کے حکم سے ”مُتَعَدِّدٍ“ کہ وہ چیز کیا ہو؟ متعدد ہو، آگے کہا ”جُزْئِيَّاتُهُ“ یعنی اس کی جزئیات متعدد ہوں، اس کی جزئیات متعدد ہوں، افراد متعدد ہوں بھئی۔ تو یہ ترکیب میں ”جُزْئِيَّاتُهُ“ اس کو مرفوع پڑھنا بھئی، مرفوع، وجہ یہ کہ یہ فاعل ہے ”مُتَعَدِّدٍ“ کا، یہ فاعل ہے ”مُتَعَدِّدٍ“ کا۔ بھئی میں نے آپ کو بتایا تھا جیسے فعلِ معروف فاعل کا تقاضا کرتا ہے اور فعلِ مجہول نائب فاعل کا، اسی طرح صفت کے صیغے بھی جو ہیں وہ فاعل یا نائب فاعل کا تقاضا کرتے ہیں: اسمِ فاعل کس کا تقاضا کرتا ہے؟ فاعل کا، اور اسمِ مفعول کس کا تقاضا کرتا ہے؟ نائب الفاعل کا۔ تو یہاں پر ”مُتَعَدِّدٍ“ یہ اسمِ فاعل آیا اور اسمِ فاعل کے لیے کیا چاہیے؟ فاعل۔ اور فعل کے اندر آپ نے پڑھا تھا کہ فعل کا فاعل کبھی ضمیر ہوتی ہے ”ضَرَبَ“ اس کے اندر ”هُوَ“ ضمیر ہے، اور کبھی اسمِ ظاہر ہوتا ہے ”ضَرَبَ زَيْدٌ“ یہ ”زَيْدٌ“ کیا ہے؟ ”ضَرَبَ“ کے لیے فاعل ہے۔ تو فعل کے لیے ہمیشہ فاعل چاہیے اور وہ فاعل ضمیر بھی ہو سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی، لیکن آئے گا ایک وقت میں ایک ہی فاعل، اگر ضمیر فاعل ہے تو اسمِ ظاہر نہیں آئے گا اور اگر اسمِ ظاہر ہے تو ضمیر نہیں آئے گی فاعل: ”ضَرَبَ زَيْدٌ“ اب زید اسمِ ظاہر فاعل ہے تو ”ضَرَبَ“ کے اندر کوئی ضمیر نہیں، اور اگر زید اسمِ ظاہر آگے نہ ہوتا تو پھر ”ضَرَبَ“ کے لیے فاعل تو ضرور چاہیے تو پھر اسی کے اندر ہم ضمیر نکالتے۔ تو یہاں پر بھی ”مُتَعَدِّدٍ“ کیا ہے؟ اسمِ فاعل، اور اسمِ فاعل کے لیے کیا چاہیے؟ فاعل، اور اس کے لیے فاعل ضمیر بھی آ سکتی ہے اور اسمِ ظاہر بھی، تو کبھی اسی کے اندر ضمیر ہوتی ہے اور کبھی آگے اسمِ ظاہر آ جاتا ہے، تو یہاں یہ ”جُزْئِيَّاتُهُ“ یہ اسمِ ظاہر فاعل ہے ”مُتَعَدِّدٍ“ کا۔ تعدد کس میں ہے؟ اس شے میں تعدد نہیں ہے، اس کی جزئیات میں تعدد ہے۔ اس شے میں تعدد نہیں، جیسے مسجد، مسجد میں تعدد نہیں ہے، مسجد تو ایک مسجد کو کہتے ہیں، کس کو کہتے ہیں؟ ایک مسجد، لیکن جہاں جو بھی مسجد ملے جو بھی مسجد آپ کو نظر آئے اس پر یہ لفظِ مسجد صادق آتا ہے۔ تو لفظِ مسجد میں تعدد نہیں لیکن اس کے افراد بہت زیادہ ہیں، پورے شہر میں ہزاروں مسجدیں ہیں، ہر مسجد پر آپ لفظ بول سکتے ہیں کہ یہ مسجد ہے، یہ مسجد ہے۔ توجہ ہے؟ تو مسجد میں تعدد ہے یا اس کے افراد زیادہ ہیں؟ افراد زیادہ ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہی بات بیان کر رہے ہیں صاحبِ جامی کہ تعدد اس شے میں نہیں ہو گا بلکہ اس کے افراد میں ہو گا، اور کبھی کبھار اس کے اجزا میں تعدد ہو گا۔ کیا ہو گا؟ اجزا۔ چلیے وہ آگے آ رہا ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں: ”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ جُزْئِيَّاتُهُ“ ایسی چیز کے حکم سے مستثنٰی متصل وہ ہے کہ جس کو نکالا گیا ہو ”عَنْ حُكْمِ شَيْءٍ مُتَعَدِّدٍ جُزْئِيَّاتُهُ“ ایسی چیز کے حکم سے کہ جس کی جزئیات متعدد ہوں، ”نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“۔ ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ میرے پاس کوئی ایک بھی نہیں آیا ”إِلَّا زَيْدًا“ سوائے زید کے، سوائے زید کے۔ دیکھو ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ میرے پاس کوئی ایک بھی نہیں آیا، تمام انسانوں سے آپ نے آنے کی نفی کر دی، ان پر نہ آنے کا حکم لگا دیا: ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ میرے پاس کوئی ایک بھی نہیں آیا، یا یوں کہو میرے پاس کوئی نہیں آیا۔ میرے پاس کوئی نہیں آیا۔ جب میں نے سب کے آنے کی نفی کی تو زید کے آنے کی بھی نفی ہو گئی، جب سب کے آنے کی نفی کی میں نے کہا میرے پاس کوئی بھی نہیں آیا، معلوم ہوا زید بھی نہیں آیا، تو دیکھو زید بھی اس حکم میں داخل تھا، پھر آگے ”إِلَّا زَيْدًا“ کہہ کر میں نے زید کو اس حکم سے نکال دیا کہ میرے پاس کوئی نہیں آیا ”إِلَّا زَيْدًا“ سوائے زید کے، یعنی زید میرے پاس آیا ہے۔ تو یہ مستثنٰی متصل ہے بھئی۔ ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ کہا تو سب کی نفی ہو گئی، سب کے آنے کی نفی ہو گئی، زید کے آنے کی بھی نفی، عمر کے آنے کی بھی نفی، بکر کے آنے کی بھی نفی، خالد کے آنے کی بھی نفی ہو گئی، اور پھر ”إِلَّا“ کے ذریعے کیا کیا گیا؟ زید کے لیے مجیئت کا اثبات کر دیا گیا کہ نہیں زید آیا ہے۔ تو پہلے زید داخل تھا، پھر ”إِلَّا“ کے ذریعے کیا کیا گیا؟ نکال کر اس کے لیے الگ حکم ثابت کر دیا۔ پہلے نہ آنے کا حکم سب پر لگایا تھا، اور پھر زید کو نکال کر اس پر آنے کا حکم لگا دیا کہ زید کے لیے یہ حکم نہیں ہے بلکہ وہ آیا ہے، تو معلوم ہوا زید مخرج ہے ”عَنْ مُتَعَدِّدٍ“۔ زید مخرج ہے ”عَنْ مُتَعَدِّدٍ“، مخرج ہے متعدد سے، اس کو نکالا گیا ہے۔ اور ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ میرے پاس کوئی نہیں آیا، اب ”أَحَدٌ“ کا کیا معنیٰ؟ ایک، اور یہ لیکن یہ نکرہ ہے اور نکرہ اس پر ”مَا“ حرفِ نفی آیا اور نکرہ تحت النفی آئے تو کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ عموم کا فائدہ دیتا ہے، معلوم ہوا کوئی ایک بھی میرے پاس نہیں آیا۔ اب دیکھو یہاں ”أَحَدٌ“ کے اندر تعدد نہیں ہے، ”أَحَدٌ“ کے اندر تعدد نہیں، ”أَحَدٌ“ کا معنیٰ تو ایک، لیکن اس کے افراد دیکھو یہ سارے افراد اس کے اندر آ گئے، زید بھی آ گیا، عمر بھی، بکر بھی، خالد بھی، سب سے آنے کی نفی ہو گئی، ہر ایک ایک شخص سے آنے کی نفی ہو گئی، تو تعدد کس میں ہے؟ اس ”أَحَدٌ“ کی جزئیات میں آیا ہے۔
تو کہتے ہیں: ”نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ نہیں آیا میرے پاس کوئی ”إِلَّا زَيْدًا“ سوائے زید کے۔ جی مجھے اب آپ بتائیے یہاں زید پر کون سا اعراب پڑھیں گے؟ انہوں نے تو ”زَيْدًا“ لکھا ہے۔ سب سے پہلے غور کرو: ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ مستثنٰی متصل ہے یا منقطع ہے؟ متصل۔ جی، متصل ہے۔ ہر ایک سے آنے کی نفی کی تو زید سے بھی کیا کر دی؟ نفی، نہیں پھر اس کے بعد زید کو اس میں سے نکال دیا تو زید مخرج ہے یا نہیں؟ مخرج ہے تو یہ مستثنٰی متصل ہے۔ پھر دیکھو، پھر دیکھو کلام موجب ہے یا غیرِ موجب؟ نفی، نہی یا استفہام ہے؟ ہاں، نفی، نہی یا استفہام ہے؟ جی ہاں، تو یہ کلام غیرِ موجب ہوا، ”مَا“ حرفِ نفی موجود ہے۔ پھر اس کے بعد دیکھیں مستثنٰی کہیں مستثنٰی منہ پر مقدم تو نہیں؟ مستثنٰی منہ کیا ہے؟ ”أَحَدٌ“، اور مستثنٰی کیا ہے؟ ”زَيْدٌ“، اور کیا یہ زید ”أَحَدٌ“ پر مقدم ہے؟ مقدم بھی نہیں، تو معلوم ہوا مستثنٰی غیرِ مقدم ہے۔ غیرِ مقدم ہو تو پھر کیا دیکھنا ہے؟ کہ مستثنٰی منہ مذکور ہے یا مذکور نہیں؟ تو یہاں مستثنٰی منہ ”أَحَدٌ“ مذکور ہے، تو اس صورت میں کتنے اعراب؟ دو!
دو اعراب: ایک کیا؟ ایک یہ کہ نصب پڑھا جائے ”إِلَّا زَيْدًا“، اور دوسری صورت کیا ہے؟ اس کو بدل بنائیں ”أَحَدٌ“ سے، اور بدل اور مبدل منہ کا اعراب ایک ہوتا ہے، تو ”أَحَدٌ“ پر رفع ہے تو زید پر بھی رفع پڑھیں گے ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“۔ اور کیا پڑھنا پسندیدہ ہے؟ بدل بنانا اولیٰ ہے، تو ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“ یوں بھی پڑھ سکتے ہیں اور ”إِلَّا زَيْدًا“ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ دیکھو وہ نقشہ ذہن میں رکھو جہاں بھی آئے دو چار دفعہ آپ مشق کریں گے آپ کو پھر آپ کو سوچنا ہی نہیں پڑے گا، لمحوں کے اندر آپ فیصلہ کر لیں گے کہ یہ کون سا مستثنٰی ہے بھئی، اس پر کیا پڑھنا ہے۔
”أَوْ أَجْزَاؤُهُ“۔ یہ ”أَجْزَاؤُهُ“ کا عطف ہے ”جُزْئِيَّاتُهُ“ پر اور ”جُزْئِيَّاتُهُ“ فاعل تھا متعدد کے لیے، تو اسی طرح یہ ”أَجْزَاؤُهُ“ بھی کیا بن گیا؟ فاعل بن گیا۔ ایسی چیز کہ متعدد ہوں ”أَجْزَاؤُهُ“ اس کے اجزا بھئی۔ ”نَحْوُ“ مثال کے طور پر ”اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ إِلَّا نِصْفَهُ“ میں نے وہ والا غلام خرید لیا ”إِلَّا نِصْفَهُ“ مگر اس کا نصف، یعنی میں نے نصف غلام وہ والا، نصف غلام میں نے خرید لیا۔ اب دیکھو ما قبل والی مثال کے اندر اس شے کی جزئیات میں تعدد تھا، اس شے کے افراد زیادہ تھے، توجہ ہے؟ اور یہاں پر تو ایک معین غلام مراد ہے ”اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ“ میں نے وہ غلام خریدا، یا ایک چیز ہم مراد لے لیتے ہیں، جب ایک چیز کی طرف اشارہ ہو یا ایک چیز کا ارادہ کیا جائے تو اس میں تو تعدد نہیں ہے، اس میں تو اس میں تعدد نہیں ہے، حالانکہ مستثنٰی متصل کس کو کہتے ہیں؟ جس کو ما قبل سے نکالا گیا ہو اور نکالنے کے لیے کیا ضروری کہ ما قبل میں کیا ہونا چاہیے؟ تعدد ہونا چاہیے، تو اگر اس کے افراد میں تعدد نہ ہو، اس کی جزئیات میں تعدد نہ ہو تو پھر کم از کم اس کے اجزا میں تعدد ہونا چاہیے یعنی اس کے اجزا ہونے چاہئیں، اس کے اجزا ہونے چاہئیں۔ تو اب دیکھو غلام کے اجزا ہوتے ہیں، یعنی کبھی اس کو نصف بیچا جاتا ہے، کبھی ربع بیچا جاتا ہے، کبھی پورا بیچ دیتے ہیں، کبھی دسواں حصہ بیچ دیتے ہیں، تو دیکھو غلام کے اجزا ہیں، غلام کے اجزا ہیں، چاہے حقیقتاً اجزا ہوں چاہے حکماً اجزا ہوں، بہرحال اجزا ہونے چاہئیں، تعدد ہونا چاہیے تاکہ ما بعد کو ما قبل سے نکالا جا سکے۔
تو کہتے ہیں: ”أَوْ أَجْزَاؤُهُ“ یا ایسی چیز کے حکم سے نکالا جاتا ہے جس کے اجزا متعدد ہوں۔ ”نَحْوُ“ مثال کے طور پر ”اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ إِلَّا نِصْفَهُ“ میں نے وہ غلام خرید لیا سوائے اس کے نصف کے یعنی میں نے نصف خرید لیا۔ اب مجھے بتائیے ”إِلَّا نِصْفَهُ“ یہ نصف پر ہم کیا پڑھیں گے؟ پھر وہی ”إِلَّا“ والے نقشے کو ذہن میں لائیں: مستثنٰی متصل ہے یا منقطع ہے؟ متصل ہے، جب ”اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ“ کہا تو اس میں تو پورا غلام آ رہا تھا اور پھر ”إِلَّا نِصْفَهُ“ کے ذریعے آدھے غلام کو کیا کر دیا اس حکم سے نکال دیا، معلوم ہوا آدھا نہیں خریدا، ما قبل پر حکم ہے خریدنے کا تو ما بعد پر نہ خریدنے کا۔ تو معلوم ہوا یہ مستثنٰی متصل ہے، پھر فوراً دیکھیں یہ کلام موجب ہے یا غیرِ موجب ہے؟ موجب ہے کیونکہ یہاں نفی، نہی یا استفہام نہیں ہے، اور جب مستثنٰی کلامِ موجب میں آئے ”إِلَّا“ کے بعد تو اس پر کیا پڑھتے ہیں؟ نصب، تو یہاں بھی ”نِصْفَهُ“ نصب پڑھیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ”اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ إِلَّا نِصْفَهُ“۔ طریقہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ دیکھا اس طرح آپ ہر ایک جو ”إِلَّا“ کے بعد آئے آپ اس کا اعراب فوراً معلوم کر سکتے ہیں۔
”سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمُتَعَدِّدُ لَفْظًا أَيْ مَلْفُوْظًا“۔ اب آگے متن میں آ رہا ہے: ”لَفْظًا أَوْ تَقْدِيْرًا“۔ وہ چیز جو متعدد ہے وہ لفظاً ہو گی یا تقدیراً۔ لفظاً کا معنیٰ یہ ہے کہ وہ لفظوں میں ذکر ہو گی یعنی مستثنٰی منہ مذکور ہو گا، اور تقدیراً کا کیا معنیٰ ہے کہ مستثنٰی منہ محذوف ہو گا، مقدر ہو گا وہاں پر۔ جیسے اسی مثال میں اوپر جو مثال آئی تھی ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ اس میں دیکھو ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ“ یہ ”أَحَدٌ“ لفظاً مذکور ہے، اور اسی ”أَحَدٌ“ کو اگر ہم کیا کر دیں؟ حذف کر دیں تو اب مستثنٰی منہ لفظاً نہیں ہے بلکہ تقدیراً موجود ہے۔ توجہ ہے؟
تو کہتے ہیں: ”سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمُتَعَدِّدُ لَفْظًا أَيْ مَلْفُوْظًا“ بھئی دیکھیے ”لَفْظًا“ منصوب آیا تھا، منصوب آیا تھا، صاحبِ جامی ترکیب بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ ”لَفْظًا“ کیوں منصوب ہے؟ اس سے ما قبل میں عبارت نکال لی ”سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمُتَعَدِّدُ لَفْظًا“ یعنی اسے ”كَانَ“ کی خبر بنا دیا، ”سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمُتَعَدِّدُ لَفْظًا“ یہ ”لَفْظًا“ ”كَانَ“ کی خبر ہے۔ اور یہ بھی بتایا ”لَفْظًا أَيْ مَلْفُوْظًا“ یہ لفظ کس معنیٰ میں ہے؟ مصدر بمعنیٰ اسمِ مفعول ”مَلْفُوْظًا“ کے معنیٰ میں ہے، اور اسی طرح آگے ”تَقْدِيْرًا“ آ رہا ہے ”أَوْ تَقْدِيْرًا أَيْ مُقَدَّرًا“ وہاں بھی بتلایا کہ ”تَقْدِيْرًا“ کس معنیٰ میں ہے؟ ”مُقَدَّرًا“ یعنی اسمِ مفعول کے معنیٰ میں ہے بھئی۔ بھئی کیوں؟ ”لَفْظًا“ کو ”مَلْفُوْظًا“ کے معنیٰ میں کیوں لیا اور ”تَقْدِيْرًا“ کو ”مُقَدَّرًا“ کے معنیٰ میں کیوں لیا؟ وجہ یہ کہ یہ ”كَانَ“ کی خبر ہے اور ”كَانَ“ کی خبر کا حمل کس پر ہوتا ہے؟ ”كَانَ“ کے اسم پر۔ توجہ ہے؟ مثلاً میں کہتا ہوں ”كَانَ زَيْدٌ عَدْلًا“۔ ”كَانَ زَيْدٌ عَدْلًا“ اب دیکھو یہ ”عَدْلًا“ خبر ہے ”كَانَ“ کی اور اس کا حمل ہے کس پر؟ زید پر، اور عدل تو مصدر ہے اور مصدر کا حمل تو ذات پر صحیح نہیں، تو پھر اس کو اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول کے معنیٰ میں لیا جاتا ہے موقع کے مطابق، تو ”كَانَ زَيْدٌ عَدْلًا“ ”أَيْ عَادِلًا“ بھئی، تو عدل کس معنیٰ میں؟ عادل کے معنیٰ میں، عادل کے معنیٰ میں۔ مجھے بتائیے زید عدل ہے یا عادل ہے؟ عادل ہے نا، تو عدل کا تو حمل زید پر نہیں ہو سکتا بھئی عدل تو مصدر ہے، تو اسی لیے کہا ”سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمُتَعَدِّدُ لَفْظًا أَيْ مَلْفُوْظًا“ برابر ہے کہ وہ متعدد جو ہے وہ لفظاً ہو یعنی ملفوظ ہو، ”نَحْوُ جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ آئے وہ لوگ میرے پاس ”إِلَّا زَيْدًا“ سوائے زید کے، کہ زید نہیں آیا۔ اب دیکھو یہ یہاں مستثنٰی منہ کیا؟ ”اَلْقَوْمُ“ اور ”اَلْقَوْمُ“ پر کیا حکم لگایا؟ آنے کا، مجیئت کا حکم لگایا اور ”إِلَّا“ کے بعد زید ہے اس پر... تو ما قبل والوں کے لیے مجیئت کا اثبات ہے تو ”إِلَّا“ کے بعد جو زید آیا اس سے مجیئت کی نفی ہے بھئی: وہ لوگ میرے پاس آئے سوائے زید کے۔ تو مستثنٰی منہ ”اَلْقَوْمُ“ ہے اور ”اَلْقَوْمُ“ لفظاً مذکور ہے بھئی یعنی ملفوظ ہے اس پر تلفظ کیا جا رہا ہے۔
”أَوْ تَقْدِيْرًا“ یا وہ متعدد کیا ہو گا؟ تقدیراً ہو گا ”أَيْ مُقَدَّرًا“ یعنی مقدر ہو گا، ”نَحْوُ مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“۔ دیکھو ”مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدٌ“ اس ”أَحَدٌ“ کو حذف کر دیا، ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ تو وہ متعدد یہاں لفظاً نہیں ہے بلکہ تقدیراً ہے بھئی۔ ”أَيْ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ دیکھا! ”مَا جَاءَنِيْ“ یہاں ”أَحَدٌ“ حذف ہے اور ”إِلَّا زَيْدٌ“ آگے ہے ”مَا جَاءَنِيْ إِلَّا زَيْدٌ“ اور آگے کیا کہا؟ ”أَيْ مَا جَاءَنِيْ أَحَدٌ إِلَّا زَيْدًا“ ”أَحَدٌ“ محذوف تھا وہ نکال کر بتلا دیا۔ عبارت سمجھ میں آ رہی ہے؟
آگے دیکھیے: ”بِإِلَّا غَيْرَ الصِّفَةِ وَأَخَوَاتِهَا“۔ جی متن کو متن سے جوڑیے بھئی: متصل وہ ہے جس کو متعدد سے نکالا گیا ہو لفظاً یا تقدیراً ”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ کس کے ذریعے نکالا گیا ہو؟ ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات یعنی اس کے مشابہ کلمات کے ذریعے۔ ”بِإِلَّا غَيْرَ الصِّفَةِ وَأَخَوَاتِهَا“۔ ”إِلَّا“ کے بعد ”غَيْرَ الصِّفَةِ“ کہا، یہ شارحِ جامی نے وضاحت کر دی کہ یہاں جو ”إِلَّا“ مذکور ہے اس سے وہ ”إِلَّا“ مراد ہے جو استثنا کے لیے آئے، جو صفت کے لیے آئے وہ مراد نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں ”بِإِلَّا غَيْرَ الصِّفَةِ وَأَخَوَاتِهَا“ وہ متعدد سے نکالا گیا ہو ”إِلَّا“ کے ذریعے اس حال میں کہ وہ صفت کے لیے نہ ہو ”وَأَخَوَاتِهَا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے نکالا گیا ہو۔ ”وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنْ نَحْوِ جَاءَنِي الْقَوْمُ لَا زَيْدٌ وَمَا جَاءَنِي الْقَوْمُ لٰكِنْ زَيْدٌ جَاءَ“۔ توجہ ہے؟ کہتے ہیں یہ جو قید لگائی نا کہ متعدد سے نکالا گیا ہو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے، معلوم ہوا کسی اور لفظ کے ذریعے اگر ما قبل سے نکالا جائے تو اس کو مستثنٰی نہیں کہیں گے۔ توجہ ہے؟ مستثنٰی کسے کہیں گے؟ مستثنٰی متصل جس کو ما قبل سے ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے نکالا گیا ہو، کسی اور لفظ کے ذریعے نہ نکالا گیا ہو۔ تو دیکھیے آگے کہتے ہیں ”وَاحْتَرَزَ بِهِ“ اور اس قید کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے احتراز کیا، کون سی قید؟ ”بِإِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ کی جو قید لگائی کہ ان کے ذریعے ما قبل سے نکالا گیا ہو، اس کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے احتراز کیا ”عَنْ نَحْوِ“ اس جیسی مثالوں سے: ”جَاءَنِي الْقَوْمُ لَا زَيْدٌ“۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ لَا زَيْدٌ“۔ جی یہاں ”لَا زَيْدٌ“ ہونا چاہیے بھئی، ”إِلَّا زَيْدٌ“ تو نہیں آپ کی کتابوں میں؟ ہاں ”لَا زَيْدٌ“ ہونا چاہیے۔ یاد رکھو ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ میرے پاس وہ لوگ آئے ”لَا زَيْدٌ“ نہ کہ زید یعنی زید نہیں آیا۔ اب یہ ”لَا“ کے ذریعے زید کو ما قبل سے نکالا گیا ہے لیکن اس کو مستثنٰی نہیں کہیں گے کیونکہ انہوں نے تعریف میں کیا قید لگا دی؟ کہ وہ ”إِلَّا“ یا اس کے اخوات کے ذریعے نکالا گیا ہو، اور یہاں پر یاد رکھو یہ جو ”لَا“ آیا یہ حرفِ عطف ہے، یہ کیا ہے؟ حروفِ عاطفہ پڑھا ہے آپ نے دس ہیں ان میں سے ایک ”لَا“ بھی ہے بھئی، اور یہ عطف کے ساتھ ساتھ نفی کا بھی فائدہ دیتا ہے۔ تو ”جَاءَنِي الْقَوْمُ“ وہ لوگ میرے پاس آئے ”لَا زَيْدٌ“ نہ کہ زید، زید نہیں آیا۔ تو یہاں بھی زید کو اس ما قبل کے حکم سے نکالا گیا ہے لیکن وہ مستثنٰی متصل نہیں کیونکہ ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے اسے نہیں نکالا گیا۔ ”وَمَا جَاءَنِي الْقَوْمُ“ میرے پاس وہ لوگ نہیں آئے ”لٰكِنْ زَيْدٌ جَاءَ“ لیکن زید آیا۔ تو یہاں پر بھی دیکھو زید کو ”لٰكِنْ“ کے ذریعے ما قبل سے نکالا لیکن یہاں پر بھی یہ ”لٰكِنْ“ حرفِ عطف ہے۔ پیچھے جو آیا تھا ”جَاءَنِي الْقَوْمُ لَا زَيْدٌ“ یہ زید کا عطف ”اَلْقَوْمُ“ پر تھا، اور معطوف کا وہی اعراب ہوتا ہے جو کس کا ہو؟ معطوف علیہ کا، ”اَلْقَوْمُ“ مرفوع تھا فاعل تھا تو ”زَيْدٌ“ بھی کیا ہے؟ مرفوع ہے، جیسے آپ کہتے ہیں ”جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو“ عمر پر کیا پڑھا؟ رفع، کیونکہ ما قبل میں زید پر کیا تھا؟ رفع۔ یہاں پر بھی ”زَيْدٌ“ کا عطف کس پر ہے؟ ”اَلْقَوْمُ“ پر ”لَا“ کے واسطے سے، ”لَا“ کے ذریعے سے، تو ”اَلْقَوْمُ“ مرفوع ہے تو ”زَيْدٌ“ بھی کیا ہو گا؟ مرفوع۔ اور دوسری مثال: ”وَمَا جَاءَنِي الْقَوْمُ“ وہ لوگ میرے پاس نہیں آئے ”لٰكِنْ زَيْدٌ جَاءَ“ لیکن زید آیا، یہاں پر بھی ”لٰكِنْ“ عطف کے لیے ہے لیکن یہاں جملے کا عطف جملے پر ہو گا؛ ما قبل میں ایک جملہ ہے ”مَا جَاءَنِي الْقَوْمُ“ اور ما بعد میں ایک اور جملہ ہے ”زَيْدٌ جَاءَ“ (زید مبتدا ”جَاءَ“ اس کی خبر ہے)، توجہ ہے؟ تو جملے کا عطف کس پر ہو گیا؟ جملے پر۔ ان مثالوں میں بھی زید کو ما قبل کے حکم سے نکالا گیا ہے لیکن اس کو مستثنٰی نہیں کہیں گے کیونکہ مستثنٰی وہ ہے جس کو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے ذریعے نکالا جائے، باقی کسی اور کلمے کے ذریعے اگر ما قبل سے نکال بھی لیں اس کو اصطلاح میں مستثنٰی نہیں کہتے۔ توجہ ہے؟ جیسے ان مثالوں میں یہاں پر وہ معطوف ہیں بھئی، مستثنٰی نہیں ہیں، ما بعد معطوف ہیں مستثنٰی نہیں ہیں۔
”وَالْمُسْتَثْنَی الْمُنْقَطِعُ هُوَ الْمَذْكُوْرُ بَعْدَهَا أَيْ بَعْدَ إِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ اور مستثنٰی منقطع جو ہے ”هُوَ الْمَذْكُوْرُ بَعْدَهَا أَيْ بَعْدَ إِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ مستثنٰی منقطع وہ ہے جو اس کے بعد مذکور ہو ”بَعْدَهَا“ ”هَا“ ضمیر کا مرجع بتلا رہے ہیں صاحبِ جامی: ”أَيْ بَعْدَ إِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ کس کے بعد مذکور ہو؟ ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد۔ تو کہتے ہیں پھر دیکھیے عبارت: ”وَالْمُسْتَثْنَی الْمُنْقَطِعُ هُوَ الْمَذْكُوْرُ بَعْدَهَا أَيْ بَعْدَ إِلَّا وَأَخَوَاتِهَا“ مستثنٰی منقطع وہ ہے جو ”إِلَّا“ اور اس کے اخوات کے بعد واقع ہو، ”غَيْرَ مُخْرَجٍ عَنْ مُتَعَدِّدٍ“ اور وہ متعدد سے نکالا نہ گیا ہو، متعدد سے نکالا نہیں گیا بھئی۔ کیوں؟ کیوں نہیں نکالا گیا؟ کیونکہ وہ اس میں داخل ہی نہیں تھا، داخل ہوتا تو نکالا جاتا۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ حمار ما قبل میں داخل ہی نہیں تھا بھئی۔
تو کہتے ہیں: ”وَاحْتَرَزَ بِهِ“ یہ جو قید لگائی نا ”غَيْرَ مُخْرَجٍ“ کی اس قید کا فائدہ بتلا رہے ہیں۔ کہتے ہیں ”وَاحْتَرَزَ بِهِ“ اس قید کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے احتراز کیا ہے ”عَنْ جُزْئِيَّاتِ الْمُسْتَثْنَی الْمُتَّصِلِ“ مستثنٰی متصل کی جزئیات سے، کیونکہ یہاں کیا قید لگائی؟ مستثنٰی منقطع وہ ہے جو غیرِ مخرج ہو، تو کون نکل گیا؟ متصل نکل گیا کیونکہ وہ تو مخرج ہوتا ہے اور یہاں تو کیا کہہ رہے ہیں وہ غیرِ مخرج ہو بھئی۔
تو کہتے ہیں: ”فَالْمُسْتَثْنَی الَّذِيْ لَمْ يَكُنْ دَاخِلًا فِي الْمُتَعَدِّدِ قَبْلَ الِاسْتِثْنَاءِ مُنْقَطِعٌ“ پس وہ مستثنٰی ”اَلَّذِيْ لَمْ يَكُنْ دَاخِلًا“ جو کہ داخل نہیں تھا ”فِي الْمُتَعَدِّدِ“ کس میں؟ متعدد کے اندر داخل نہیں تھا ”قَبْلَ الِاسْتِثْنَاءِ“ استثنا سے پہلے، ”مُنْقَطِعٌ“ وہ مستثنٰی منقطع ہے، ”سَوَاءٌ كَانَ مِنْ جِنْسِهِ“ برابر ہے کہ وہ اس کی جنس میں سے ہو۔ بھئی بعض علما نے مستثنٰی منقطع اور متصل کی اور تعریف کی؛ انہوں نے کہا مستثنٰی متصل وہ ہے جو ما قبل کی جنس میں سے ہو اور مستثنٰی منقطع وہ ہے جو ما قبل کی جنس میں سے نہ ہو۔ لہٰذا ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ یہ حمار قوم کی جنس میں سے نہیں کیونکہ قوم تو آدمیوں کی جماعت کو کہتے ہیں، تو یہ مستثنٰی منقطع ہوا ان کے نزدیک؛ اور ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ یہ ”زَيْدًا“ ہر حال میں مستثنٰی متصل ہی ہے چاہے یہ ما قبل میں داخل ہو یا داخل نہ ہو، کیونکہ ان کے نزدیک دارومدار مخرج اور غیرِ مخرج ہونے پر نہیں ہے، مستثنٰی متصل اور منقطع کا دارومدار مخرج اور غیرِ مخرج ہونے پر نہیں ہے بلکہ اس جنس میں سے ہے یا جنس میں سے نہیں ہے اس پر دارومدار ہے۔ لیکن بتلایا کہ نہیں بھئی صاحبِ کافیہ کیا فرماتے ہیں؟ جنس کو نہیں دیکھنا بلکہ مخرج اور غیرِ مخرج کو دیکھنا ہے چاہے جنس ایک ہی کیوں نہ ہو بھئی۔
تو کہتے ہیں: ”سَوَاءٌ كَانَ مِنْ جِنْسِهِ“ برابر ہے کہ وہ اسی کی جنس میں سے ہو، ”كَقَوْلِكَ“ جیسے کہ آپ کا کہنا ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ میرے پاس وہ لوگ آئے سوائے زید کے، ”مُشِيْرًا بِالْقَوْمِ“ اس حال میں کہ آپ اشارہ کر رہے ہیں ”الْقَوْمُ“ کے ذریعے ”إِلٰی جَمَاعَةٍ“ ایک ایسی جماعت کی طرف ”خَالِيَةٍ عَنْ زَيْدٍ“ جو زید سے خالی ہے۔ ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ وہ لوگ میرے پاس آئے، میں نے ایک ایسی جماعت کی طرف اشارہ کیا جس میں زید داخل ہی نہیں؛ جب زید داخل ہی نہیں تو زید مخرج بھی نہ ہوا، جب زید مخرج نہ ہوا تو ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ یہ زید کیا ہے؟ مستثنٰی متصل یا منقطع؟ منقطع ہے کیونکہ یہ مخرج ہے ہی نہیں، یہ ان میں داخل ہی نہیں تھا، حالانکہ یہ انہی کی جنس میں سے ہے۔ تو جنس میں سے ہونے کو نہیں دیکھیں گے بلکہ مخرج اور غیرِ مخرج ہونے کو دیکھیں گے۔
تو کہتے ہیں: ”كَقَوْلِكَ“ جیسے کہ آپ کا کہنا ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا زَيْدًا“ آئے میرے پاس وہ لوگ سوائے زید کے ”مُشِيْرًا بِالْقَوْمِ إِلٰی جَمَاعَةٍ خَالِيَةٍ عَنْ زَيْدٍ“ اشارہ کرتے ہوئے قوم کے لفظ کے ذریعے ایک ایسی جماعت کی طرف جو زید سے خالی ہے۔ ”أَوْ لَمْ يَكُنْ“ یا وہ اس کی جنس میں سے نہ ہو، اس کو ما قبل سے جوڑیں: ”سَوَاءٌ كَانَ مِنْ جِنْسِهِ أَوْ لَمْ يَكُنْ“ کہ مستثنٰی منقطع وہ ہے جو ما قبل میں داخل نہ ہو چاہے اسی کی جنس میں سے ہو یا اسی کی جنس میں سے نہ ہو۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں ”أَوْ لَمْ يَكُنْ“ یا وہ اس ما قبل کی جنس میں سے نہ ہو، ”نَحْوُ“ مثال کے طور پر ”جَاءَنِي الْقَوْمُ إِلَّا حِمَارًا“ وہ لوگ میرے پاس آئے ”إِلَّا حِمَارًا“ سوائے حمار کے کہ وہ لوگ آئے مگر گدھا نہیں آیا، تو یہ مستثنٰی منقطع ہے بھئی۔ توجہ ہے؟ تو مستثنٰی متصل اور منقطع کا دارومدار کس پر ہے؟ مخرج اور غیرِ مخرج پر۔ اگر ما قبل میں داخل تھا اور پھر ”إِلَّا“ وغیرہ کے ذریعے اسے نکال دیا تو یہ متصل ہے، اور اگر داخل ہی نہیں تھا، غیرِ مخرج ہے تو پھر یہ مستثنٰی منقطع ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا سارا؟ چلیے بس بھئی، ”هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ“۔