Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-150

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 178
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے سبق دیکھیے بھئی: فَيُفْرَدُ أَيِ التَّمْيِيزُ وَإِنْ كَانَ الاِسْمُ التَّامُّ مُثَنًّى أَوْ مَجْمُوعًا، إِنْ كَانَ أَيِ التَّمْيِيزُ جِنْسًا، وَهُوَ مَا يَتَشَابَهُ أَجْزَاؤُهُ وَيَقَعُ مُجَرَّدًا عَنِ التَّاءِ عَلَى الْقَلِيلِ وَالْكَثِيرِ، فَلَا حَاجَةَ إِلَى تَثْنِيَتِهِ وَجَمْعِهِ، كَالْمَاءِ وَالتَّمْرِ وَالزَّيْتِ وَالضَّرْبِ، بِخِلَافِ رَجُلٍ وَفَرَسٍ. بھئی، گزشتہ سبق میں صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ تمییز جو ہے ذاتِ مذکورہ سے یا ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور وہ ابہام بھی ایسا ہو جو باعتبارِ وضع کے ہو بھئی۔ تو تمییز جو ہے وہ ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے، جبکہ اگر وصف میں کوئی ابہام ہو تو اس کو دور کرنے کے لیے صفت یا حال استعمال کیا جاتا ہے۔ اور صاحبِ جامی نے ایک بہترین مثال کے ذریعے اس کی وضاحت بھی فرما دی کہ مثلاً رِطْلٌ جو ہے یہ نصفِ من کے لیے وضع ہے۔ نصفِ من سے جو زائد ہو اس کو بھی رطل نہیں کہتے اور نصفِ من سے جو کم ہو اس کو بھی رطل نہیں کہتے۔ تو یہ رطل جو ہے نصفِ من کے لیے وضع کیا گیا، البتہ وضع کے اعتبار سے ہی اس کی ذات میں ہی ابہام ہے، ذات کا پتہ نہیں چلتا کہ کس چیز کا رطل مراد ہے۔ اور نیز وضع کے اعتبار سے ہی اس کے وصف میں بھی ابہام ہے کہ کون سا رطل مراد ہے، بغداد والا یا مکہ والا۔ تو دونوں چیزوں میں ابہام تھا وضع کے اعتبار سے۔ اب اگر ذات کے اندر جو ابہام ہے اس کو آپ دور کرنا چاہتے ہیں تو آپ تمییز لائیں گے اور یوں کہیں گے: رِطْلٌ زَيْتًا۔ اور اگر وہ ابہام جو وصف کے اندر ہے آپ اس کو دور کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے صفت یا حال لے کر آئیں گے۔ اور پھر بتلایا تھا کہ ذاتِ مذکورہ سے مراد جو ہے وہ مفرد ہے، اور ذاتِ مقدرہ سے مراد وہ جو لفظِ شَيْءٌ مقدر ہوتا ہے، جیسے طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا، یہ کلام اسی درجے میں ہے گویا آپ نے یوں کہا ہو: طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوبٌ إِلَى زَيْدٍ، کہ ایک چیز جو زید کی طرف منسوب ہے وہ اچھی ہے۔ تو یہاں شَيْءٌ آیا، اس شَيْءٌ کی ذات کا پتہ نہیں چل رہا تو آگے تمییز آ کر اس سے ابہام کو دور کرے گی۔ تو معلوم ہوا ذاتِ مذکورہ سے مراد ہے جو مفرد سے ابہام کو دور کرے، اور ذاتِ مقدرہ سے مراد دراصل نسبت ہے۔ تو تمییز کی جو قسمِ ثانی ہے وہ نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور یہ اسی جگہ آئے گی جہاں پر نسبت پائی جائے۔ اور نسبت جملے میں بھی آتی ہے، شبہِ جملہ میں بھی آتی ہے، اور اضافت کے اندر بھی آتی ہے۔ تو لہٰذا یہ جو دوسری قسم ہے یہ نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور پہلی قسم جو ہے وہ ذاتِ مذکورہ سے یعنی مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ اور پھر اس کے بعد یہاں ایک اشکال ہوا تھا۔ اشکال یہ کہ متن کی عبارت آئی: فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا۔ اور یہ عَنْ مُفْرَدٍ کو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ اس کا متعلق يَرْفَعُهُ محذوف ہے، اور يَرْفَعُهُ کی ہا ضمیر ابہام کو راجع ہے۔ تو گویا کلام یوں بن گیا: فَالْأَوَّلُ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا۔ کہ تمییز کی جو پہلی قسم ہے وہ ابہام کو دور کرتی ہے مفردِ مقدار سے غالباً۔ تو اس پر اشکال ہوا کہ تمییز جو ہے مفردِ مقدار سے ابہام کو دور کرتی ہے غالباً یعنی اس کے اکثر مادوں میں۔ تو اس پر اشکال ہوا کہ معلوم ہوا بعض مادے اس مفردِ مقدار کے ایسے بھی ہیں کہ جن کے اندر تمییز تو آتی ہے لیکن وہ ابہام کو دور نہیں کرتی۔ یہ تو آپ کی باتوں میں تضاد آ گیا، آپ نے ہمیں بتایا تھا کہ تمییز رفعِ ابہام کرتی ہے اور مفردِ مقدار کے بعض مادوں میں معلوم ہوا وہ رفعِ ابہام نہیں کر رہی، تمییز تو آ رہی ہے لیکن رفعِ ابہام نہیں کر رہی۔ تو جواب دیا تھا صاحبِ جامی نے۔ صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ بھئی یہ جو غالباً قید آئی اس کو آپ مفردِ مقدار کے لیے قید نہ بنائیں بلکہ اس کو آپ مفرد کے لیے قید بنائیں۔ یعنی یوں کہو، یعنی یوں کہو کہ یہ جو مفرد ہے اس کے اندر بھی رفعِ ابہام ہوتا ہے، اور مفردِ مقدار کے اندر بھی رفعِ ابہام ہوتا ہے۔ بلکہ یوں کہو، پہلے تقسیم کر لیں کہ دیکھو یہ جو مفردِ مقدار سے تمییز ابہام کو دور کرتی ہے، یہ دو قسم پر ہیں یہ مفرد: کبھی یہ مقدار ہوں گے اور کبھی غیرِ مقدار۔ تو مقدار یہ مفرد کی ایک قسم، اور غیرِ مقدار یہ مفرد کی دوسری قسم۔ اور یہ جو مقدار والی قسم ہے یہ کثرت سے واقع ہوتی ہے اس لیے کیونکہ مقدار کے اندر ابہام ہوتا ہے، جبکہ غیرِ مقدار میں کبھی کبھار ابہام آتا ہے تو وہاں بھی تمییز لا کر ابہام کو دور کیا جاتا ہے۔ تو معلوم ہوا کہ تمییز کی پہلی قسم جو مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے، اس کا تحقق اور وقوع زیادہ تر مفردِ مقدار کے ضمن میں ہوتا ہے، اور اس کا کم تحقق جو ہے مفردِ غیرِ مقدار کے ضمن میں ہوتا ہے۔ اور نیز آپ کو ضابطہ بتلایا تھا کہ ہر مقید کے ضمن میں مطلق موجود ہوتا ہے، یا یوں کہیں کہ ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ جیسے حیوان ہے عام اور انسان ہے خاص، تو جو بھی انسان ہوگا وہ حیوان ضرور ہوگا، کیونکہ انسان کسے کہتے ہیں؟ حَیَوانِ ناطق کو بھئی۔ تو انسان ہوگا ہی وہ جو حیوانِ ناطق ہو، معلوم ہوا وہ حیوان بھی ہے۔ تو حیوان ہوا عام اور انسان ہوا خاص، اور ہر خاص کے ضمن میں عام کہہ لیں یا یوں کہیں مطلق جو ہے وہ موجود ہوتا ہے۔ تو ہر انسان کے ضمن میں حیوان بھی موجود ہے۔ یا جیسے لاہوری اور پاکستانی: پاکستانی عام ہے، اس میں لاہوری کے علاوہ اور بھی لوگ داخل ہیں، اور لاہوری خاص ہے اس کے مقابلے میں، لیکن جو بھی لاہوری ہے وہ پاکستانی بھی ہے۔ تو دیکھو ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے۔ تو صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ جو اشکال اس لیے پیش آیا کہ آپ نے غَالِبًا کو مفردِ مقدار کے لیے قید بنایا، اس کو مفردِ مقدار کے لیے قید نہ بناؤ بلکہ صرف مفرد کے لیے قید بناؤ۔ مثلاً یوں کہیں کہ مفرد سے بھی رفعِ ابہام ہوتا ہے اور مفردِ مقدار سے بھی رفعِ ابہام ہوتا ہے، لیکن مفرد سے جو رفعِ ابہام ہے وہ ہے رفعِ مطلق، وہ ہے رفعِ ابہامِ مطلق، اس میں مقدار یا غیرِ مقدار کی قید نہیں ہے۔ اور مفردِ مقدار سے جو رفعِ ابہام ہوتا ہے وہ رفعِ ابہامِ خاص ہے کیونکہ اس میں عَنْ مِقْدَارٍ کی قید ہے۔ تو مفرد سے رفعِ ابہام ہوگا کون سا؟ رفعِ ابہامِ مطلق، کیونکہ اس میں مقدار یا غیرِ مقدار کی کوئی قید نہیں۔ اور مفردِ مقدار سے جو رفعِ ابہام ہوگا وہ ہے رفعِ ابہامِ خاص، کیونکہ اس میں مقدار کی قید موجود ہے۔ تو دیکھو فرض کر لو اگر مفرد کے کل سو مادے ہیں تو مفردِ مقدار کے اسی مادے ہیں اور مفردِ غیرِ مقدار کے بیس مادے ہیں۔ تو یہ جو مفرد ہے جس کی دو قسمیں بن رہی ہیں، اس کے سو مادے ہیں اور تمییز آ کر سو کے سو مادوں سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ لیکن اس مفرد کا تحقق زیادہ تر کس صورت میں ہوتا ہے؟ مفردِ مقدار والی صورت میں ہوتا ہے، اور ہر خاص کے ضمن میں عام بھی موجود ہے۔ تو یوں کہیں گے کہ یہ جو مفردِ مقدار سے جو رفعِ ابہام ہوتا ہے وہ زیادہ تر مفردِ مقدار کے ضمن میں ہوتا ہے، یا یوں کہیں کہ وہ جو رفعِ مطلق ہے جو کس سے ہوتی ہے مفرد سے، وہ رفعِ مطلق غالباً اور زیادہ تر کس کے ضمن میں ہوتی ہے؟ مفردِ مقدار یعنی اس رفعِ خاص کے ضمن میں ہوتی ہے۔ وہ رفعِ مطلق کس کے ضمن میں زیادہ ہوتی ہے؟ اس رفعِ خاص کے ضمن میں ہوتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا حاصلِ کلام کیا ہوا کہ غَالِبًا کو رفعِ خاص کے لیے قید نہ بناؤ بلکہ اس کو رفعِ عام کے لیے یا رفعِ مطلق کے لیے قید بناؤ۔ اب مسئلہ سارا آپ کو اچھی طرح سمجھ میں آ گیا۔ اب آئیے اس کو ذرا متن کی عبارت پر بھی منطبق کر لیں۔ دیکھیے ذرا متن کی عبارت: فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ۔ یہ عَنْ مُفْرَدٍ کو کس سے جوڑا تھا؟ يَرْفَعُهُ سے، أَيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ۔ ذرا اس کو بھی متن کے ساتھ جوڑ لیں: فَالْأَوَّلُ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا۔ توجہ ہے؟ تو دیکھو يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ آیا، يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ کیا ہے؟ وہی رفعِ ابہام ہے، مصدر بنا لو اس سے، یہ کیا ہے؟ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ کیا ہے؟ رفعِ ابہام ہے، اور کس سے ہے رفعِ ابہام؟ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ، رفعِ عام ہے یا رفعِ خاص ہے؟ رفعِ خاص ہے کیونکہ مقدار کی قید یہاں موجود ہے۔ توجہ ہے؟ تو معلوم ہوا عبارت میں رفعِ ابہامِ خاص ذکر ہو رہی ہے، اور آپ نے غَالِبًا کو اسی رفعِ ابہامِ خاص کے لیے قید بنایا تھا، اسی لیے سارا اشکال پیش آیا تھا، کیونکہ اس کا معنی تو یہ بن گیا تھا کہ رفعِ، توجہ سے، رفعِ ابہامِ خاص کے وہ جو اسی مادے ہیں ان میں سے غالب کے اندر رفعِ ابہام ہوتا ہے یعنی ساٹھ یا ستر میں ہوتا ہے، باقی پندرہ بیس کے اندر رفعِ ابہام نہیں ہوتا، یہ اشکال لازم آ رہا تھا، کیونکہ متن میں رفعِ خاص کا ذکر ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ لیکن صاحبِ جامی نے بتلایا آپ کو کہ ہر رفعِ خاص کے ضمن میں رفعِ ابہامِ مطلق بھی موجود ہے، یعنی یوں کہو رفعِ مطلق بھی موجود ہے، تو اس غَالِبًا کو اس رفعِ مطلق کے لیے قید بنائیں جو اس رفعِ خاص کے ضمن میں موجود ہے۔ تو اب اشکال ختم ہوا، تو یوں کریں ترجمہ کہ تمییز کی جو پہلی قسم ہے وہ زیادہ تر رفعِ ابہامِ مطلق کرتی ہے اس رفعِ خاص کے ضمن میں۔ اس رفعِ خاص کے ضمن میں کیونکہ وہ رفعِ عام زیادہ تر اس رفعِ خاص کے ضمن میں پایا جاتا ہے۔ معنی سمجھ میں آ گیا؟ تو متن میں کیا آیا تھا؟ رفعِ خاص، اور اس کی وجہ سے اشکال پیدا ہوا تھا کیونکہ غَالِبًا اسی کے لیے قید بن رہا تھا بظاہر۔ لیکن صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ ہر خاص کے ضمن میں عام موجود ہوتا ہے، تو اس رفعِ خاص کے ضمن میں جو رفعِ عام موجود ہے یہ غَالِبًا کو اس کے لیے قید بناؤ۔ اور رفعِ عام کے تو سو مادے ہیں، اور اس سو میں سے اکثر مادے یعنی اسی مادے اس کے اندر پائے جاتے ہیں، تو وہ رفعِ عام جو ہے وہ اس رفعِ خاص کے ضمن میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معنی ہے، دیکھو اب ترجمہ پھر دوبارہ دیکھ لیں۔ دیکھیے ترجمہ: غَالِبًا أَيْ فِي غَالِبِ الْمَوَادِّ وَأَكْثَرِهَا، یعنی اس کے غالب اور اکثر مادوں میں، أَيْ رَفْعُ الْإِبْهَامِ مُطْلَقًا يَتَحَقَّقُ فِي ضِمْنِ هٰذَا الرَّفْعِ الْخَاصِّ، کہ رفعِ ابہامِ مطلقاً جو ہے وہ پایا جاتا ہے اس رفعِ خاص کے ضمن میں فِي أَكْثَرِ الْمَوَادِّ، اپنے اکثر مادوں میں۔ اپنے اکثر مادوں کے اعتبار سے وہ رفعِ عام اس رفعِ خاص کے ضمن میں پایا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اور پھر اس کے بعد مثالیں ذکر کی تھیں صاحبِ کافیہ نے بھئی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ مقداریں جو ہیں وہ پانچ قسم پر ہیں: یا عدد ہوگا، یا وزن ہوگا، یا کیل ہوگا، یا مساحت یعنی وہ ذراع پیمائش ہوگی، یا اندازہ ہوگا یعنی مقیاس ہوگا۔ اور تمییز ان سے آ کر ابہام کو دور کر دیتی ہے۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو یہ بھی بتلایا کہ یہ جو عدد ہے اس کا عنقریب ذکر آگے آئے گا، یعنی وہاں پر یہ جو عدد سے جو تمییز آتی ہے وہاں وہ اس کا تفصیلی بیان کریں گے۔ تو یہاں جو احکام آگے ذکر ہوں گے وہ عدد کی تمییز کے بارے میں نہیں ہیں، اب عدد کی تمییز کا بیان آگے آئے گا، یہ عدد کے علاوہ باقی جو مقداریں ہیں ان کے آگے احکام وہ ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ پھر آپ کو صاحبِ جامی نے یہ بھی بتلایا تھا کہ یہاں مقداریں بول کر مقدرات مراد ہیں، اس لیے کیونکہ ان مقداروں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ رطل نصفِ من کو کہتے ہیں کوئی ابہام نہیں، عِشْرُونَ بیس کے عدد کو کہتے ہیں کوئی ابہام نہیں، اسی طرح ذِرَاعٌ، ذراع کے اندر کوئی ابہام نہیں ہے۔ تو یہاں مقداریں بول کر مقدرات مراد ہیں۔ تو سوال پیدا ہوا کہ ذکر تو مقداریں ہو رہی ہیں، ان سے مقدرات کیسے مراد لے رہے ہیں آپ؟ تو صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ بھئی یہاں پر یہ مقداریں جو ذکر ہو رہی ہیں یہ کوئی علیحدہ چیز نہیں۔ رِطْلٌ زَيْتًا جب کہا تو رطل اور زیت کوئی الگ الگ چیزیں نہیں ہیں، اسی زیت کا رطل بیان ہو رہا ہے۔ جب عِشْرُونَ دِرْهَمًا کہا تو عشرون اور درہم کوئی الگ چیزیں نہیں ہیں، عشرون اسی درہم کی مقدار بیان کر رہا ہے۔ تو دونوں یہاں پر ایک ہیں تو یہاں مقداریں بول کر مقدرات مراد ہیں۔ اور پھر اشکال ہوا تھا کہ صاحبِ کافیہ نے تمام مقداروں کی مثالیں کیوں نہیں ذکر کیں؟ تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ صاحبِ کافیہ کا مقصد یہاں پر مقداریں گنوانا نہیں ہے، بلکہ وہ ان چیزوں کو بیان کرنا چاہتے ہیں جن کے ذریعے کوئی اسم تام ہوتا ہے۔ اور اسم تام ہوتا ہے کبھی تنوین کے ذریعے، جیسے عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، یہ رِطْلٌ تام ہو رہا ہے تنوین کے ذریعے۔ اور اسم کبھی تام ہوتا ہے نونِ جمع یا نونِ تثنیہ کے ذریعے، جیسے عِنْدِي عِشْرُونَ دِرْهَمًا، یہ نونِ جمع سے تام ہو رہا ہے۔ اور عِنْدِي مَنَوَانِ سَمْنًا، یہ نونِ تثنیہ کے ذریعے مَنَوَانِ جو ہے تام ہو رہا ہے۔ اور کبھی کبھار اسم تام ہوتا ہے مضاف الیہ کے ذریعے، عَلَى التَّمْرَةِ مِثْلُهَا زُبْدًا، یہ مِثْلُ تام ہو رہا ہے ہا ضمیر جو مضاف الیہ ہے۔ تو وہ متنبہ کرنا چاہتے ہیں دراصل ان مثالوں کے ذریعے ان چیزوں پر جن کے ذریعے کوئی اسم تام ہوتا ہے۔ اور تام ہونے کا کیا معنی؟ یعنی اسم ایسی حالت پر ہو کہ اس حالت میں اس کی اضافت نہ ہو سکے۔ تو جب رِطْلٌ تنوین کے ساتھ تام ہو گیا اس حالت میں اس کی اضافت نہیں ہو سکتی، اگر آپ اضافت کرنا چاہتے ہیں تو تنوین کو ہٹانا پڑے گا۔ نونِ تثنیہ اور جمع بھی اضافت میں گر جاتے ہیں تو ان سے بھی کوئی اسم تام ہو جاتا ہے، جب نونِ تثنیہ اور جمع موجود ہو تو معلوم ہوا اسم تام ہو چکا ہے، آگے اس کا کوئی مضاف الیہ نہیں آ رہا۔ اور اسی طرح جب مضاف کے آگے ایک مضاف الیہ آ جائے تو اس مضاف کے آگے مزید اضافت نہیں کی جاتی، اس مضاف الیہ کے ذریعے وہ تام ہو جاتا ہے۔ تو اسی لیے انہوں نے یہ مثالیں ذکر کیں۔ سب کی مثالیں بھی ذکر نہیں کیں اور بعض کو مکرر ذکر کیا: وزن کی دو دفعہ مثال ذکر کر دی، نون کی بھی دو مثالیں ذکر کر دیں، جبکہ کیل اور ذراع کی مثال ہی ذکر نہیں فرمائی صاحبِ کافیہ نے۔ اور پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جو تمییز کی پہلی قسم ہے، اس کے اندر یہ جو مفردِ مبہمِ تام ہے یہی اس کو نصب دیتا ہے۔ عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ یہ زَيْتًا کو نصب کس نے دیا؟ تو آپ کہیں گے اس رِطْلٌ نے، یہ جو مفردِ مبہمِ تام ہے۔ مفرد ہے یعنی جملہ یا شبہِ جملہ یا مضاف نہیں ہے، اور نیز مبہم ہے اسی لیے آگے تمییز لائی گئی، اور نیز تام ہے یا تنوین کے ذریعے یا نون کے ذریعے یا اضافت کے ذریعے۔ تو تمییز کی پہلی قسم میں تمییز کا عامل کیا، نصب کون سی چیز دیتی ہے تمییز کو؟ مفردِ مبہمِ تام، یا مختصر لفظوں میں یوں کہو کہ تمییز کی پہلی قسم کو اسمِ تام نصب دیتا ہے۔ کون نصب دیتا ہے؟ اسمِ تام نصب دیتا ہے، یعنی وہ اسم جو تنوین یا نونِ تثنیہ و جمع یا مضاف الیہ کے ذریعے تام ہو رہا ہو۔ تو وہ اسمِ تام جو ہے تمییز کو نصب دیتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور یہ کیوں نصب دیتا ہے یہ اسمِ تام؟ کہتے ہیں وجہ یہ ہے کہ یہ جب اسم تام ہو جاتا ہے تو اس کی مشابہت فعل کے ساتھ آ جاتی ہے۔ فعل جیسے، فعل کے بعد فاعل آتا ہے اور فعل اس کے ذریعے تام ہو جاتا ہے اور فعل تام ہونے کے بعد پھر آگے مفعول کو نصب بھی دیتا ہے۔ تو اسی طرح یہ چیزیں جو ہیں، یہ تنوین ہے یا نونِ تثنیہ و جمع ہے یا جو آگے مضاف الیہ آ رہے ہیں، یہ بھی اس اسمِ تام کے بعد آ رہے ہیں۔ تو یہ چیزیں بھی فاعل کی طرح ہو گئیں، اور وہ اسمِ تام فعل کی طرح ہوا۔ اور فعل جیسے فاعل سے تام ہوتا ہے، یہ اسم ان چیزوں کے ذریعے تام ہو گیا تو یہ کس کی طرح ہوا؟ فعل کی طرح۔ اور فعل جب تام ہو جائے فاعل کے ذریعے تو آگے پھر وہ مفعول کو نصب بھی دیتا ہے۔ تو یہ اسم بھی جب ان چیزوں کے ذریعے تام ہو گیا تو اب یہ بھی آگے تمییز کو نصب دیتا ہے، جیسے کہ فعل مفعول بہ کو نصب دیتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چنانچہ کہتے ہیں اسی لیے، اسی لیے لامِ تعریف کے ذریعے بھی اسم تام ہو جاتا ہے، لیکن لامِ تعریف اسم کے شروع میں آتا ہے، لہٰذا اس کی وجہ سے اب تمییز کو آپ نصب نہیں دے سکتے۔ آپ کہنا چاہتے ہیں میرے پاس ایک مٹکا سرکہ ہے، تو یوں نہیں کہہ سکتے: عِنْدِي الرَّاقُودُ خَلًّا۔ الرَّاقُودُ پر آپ الف لام لے آئے اور اس کے ذریعے آپ آگے خَلًّا تمییز اس سے لانا چاہتے ہیں؟ نہیں بھئی، یہ الرَّاقُودُ کی مشابہت فعل کے ساتھ نہیں، کیونکہ الف لام جس کے ذریعے یہ الرَّاقُودُ تام ہو رہا ہے وہ اس الرَّاقُودُ کے آخر میں نہیں ہے بلکہ اس کے شروع میں ہے۔ تو اس کی مشابہت فعل کے ساتھ نہیں، جب فعل کے ساتھ مشابہت نہیں تو یہ تمییز کو نصب بھی نہیں دے سکتا۔ ہاں اگر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں تو پھر الف لام کے بغیر تنوین کے ساتھ لے آئیں، یوں کہیں گے: عِنْدِي رَاقُودٌ خَلًّا۔ عِنْدِي رَاقُودٌ خَلًّا، اب یہ رَاقُودٌ جو ہے یہ تنوین کے ساتھ تام ہو رہا ہے، یہ خَلًّا تمییز کو نصب دے سکتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی آگے دیکھیے بھئی آج کا سبق: فَيُفْرَدُ أَيِ التَّمْيِيزُ وَإِنْ كَانَ الاِسْمُ التَّامُّ مُثَنًّى أَوْ مَجْمُوعًا، إِنْ كَانَ أَيِ التَّمْيِيزُ جِنْسًا. بھئی اب آگے تمییز کے چند احکام ذکر کریں گے صاحبِ کافیہ۔ آپ کو بتلائیں گے کہ کہاں پر تمییز کو مفرد لائیں گے اور کہاں آپ تمییز کو تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں۔ عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، یہ زَيْتًا دیکھو مفرد ہے، تمییز ہے۔ کہاں پر آپ اس کو تثنیہ لا سکتے ہیں: زَيْتَيْنِ؟ کہاں آپ اس کو تمییز کو جمع لا سکتے ہیں: زُيُوتًا؟ تو اب وہ بیان کریں گے۔ تو آپ کو بتلائیں گے بھئی کہ اگر تمییز جنس ہو، اگر تمییز جنس ہو تو اس کو ہمیشہ مفرد لائیں گے، ہمیشہ مفرد لائیں گے، چاہے اگرچہ ماقبل میں وہ جو اسمِ تام ہے وہ تثنیہ یا جمع ہی کیوں نہ ہو۔ جب تمییز کیا ہو؟ جنس ہو تو اس کو مفرد لانا واجب ہے، چاہے ماقبل میں جو ممیز ہے وہ تثنیہ یا جمع ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، رِطْلٌ یہ ہے وہ اسمِ تام جس سے تمییز آ رہی ہے، تو یہ اسمِ تام چاہے تثنیہ و جمع ہی کیوں نہ ہو، یہ زَيْتًا تمییز کو مفرد رکھیں گے کب؟ جب وہ جنس ہو۔ مثلاً رِطْلٌ کی تثنیہ لے آئیں: عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتًا، میرے پاس دو رطل ہیں باعتبار زیتون کے تیل کے۔ یا جمع لے آئیں: عِنْدِي أَرْطَالٌ زَيْتًا، میرے پاس کئی رطل ہیں باعتبار زیتون کے تیل کے۔ تو صاحبِ کافیہ آپ کو بتلا رہے ہیں کہ تمییز اگر جنس ہو تو اس کو مفرد رکھیں گے، مفرد رکھنا واجب ہے۔ اور جنس کسے کہتے ہیں؟ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ جنس وہ چیز ہے جس کے اجزاء باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں۔ ایک چیز ہے، آپ اس کے حصے کر دیں، اس کے اجزاء کر دیں، تو بھی وہ اجزاء آپس میں ایک دوسرے کے مشابہ ہوں، اور وہ لفظ جب بغیر تا کے ہو تو قلیل اور کثیر سب پر بولا جائے۔ قلیل اور کثیر سب پر۔ جیسے دیکھو پانی ہے، آپ کے پاس ایک بالٹی پانی ہے، آپ اس پانی کے کئی حصے کر دیں، کئی حصوں میں تقسیم کر دیں، تو پھر بھی وہ پانی ہی کہلائے گا۔ اکٹھا تھا بالٹی میں تھا پھر بھی پانی، اور الگ الگ دس حصے کر دیے تو بھی ہر حصہ کیا ہے؟ پانی۔ اور دیکھو یہ حصے اور یہ اجزاء ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ تو جنس کسے کہتے ہیں؟ جس کے اجزاء باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں اور وہ لفظ قلیل اور کثیر سب پر بولا جائے جب وہ بغیر تا کے ہو۔ تو پانی بہت زیادہ ہو تو بھی وہ پانی ہے، چاہے سمندر میں ہو چاہے دریا میں ہو یہ پھر بھی کیا ہے؟ پانی۔ اور تھوڑا سا پانی ہو آپ کے پاس وہ بھی کیا ہے؟ پانی۔ تو مَاءٌ، توجہ ہے؟ عربی میں پانی کو کیا کہتے ہیں؟ مَاءٌ۔ یہ مَاءٌ کا لفظ جو ہے قلیل پر بھی بولا جائے گا اور کثیر پر بھی۔ ایک گلاس ہو پھر بھی مَاءٌ، اور دریا ہو تو بھی مَاءٌ ہے بھئی۔ اسی طرح اور بھی دیکھ لیں بھئی، اردو میں دیکھ لیں جیسے گندم ہے، تھوڑی ہو تو بھی گندم، زیادہ ہو تو بھی گندم۔ چاول دیکھ لیں، تھوڑے ہوں تو بھی چاول، ڈھیر لگا ہوا ہو تو بھی وہ چاول ہیں۔ تو دیکھو ان کے اجزاء ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، آپ چاول کا ڈھیر لگا ہے، اس ڈھیر کے دس حصے آپ کر دیں، پھر بھی ہر حصہ ایک دوسرے کے مشابہ ہے۔ تو جنس کسے کہتے ہیں؟ جس کے حصے اور اجزاء آپس میں ایک دوسرے کے مشابہ ہوں اور وہ لفظ جب بغیر تا کے ہو تو قلیل اور کثیر سب پر بولا جائے۔ بھئی بعض اوقات تا وحدت کے لیے عربی میں لائی جاتی ہے، جیسے تَمْرٌ اور تَمْرَةٌ۔ تَمْرَةٌ میں یہ تا وحدت کی ہے۔ اگر آپ کہنا چاہتے ہیں ایک کھجور تو کہیں گے تَمْرَةٌ۔ اور اگر تا ہٹا دیں گے تو یہ تَمْرٌ یاد رکھو یہ اسمِ جنس ہے بھئی، یہ قلیل پر بھی بولا جاتا ہے اور کثیر پر بھی۔ یہ ایک کھجور ہو پھر بھی آپ کہہ سکتے ہیں تَمْرٌ، دو ہوں پھر بھی کہیں گے تَمْرٌ، زیادہ ہوں تب بھی کیا کہیں گے؟ تَمْرٌ کہیں گے۔ تو تَمْرٌ دیکھو ایسا لفظ ہے جو قلیل اور کثیر سب پر بولا جاتا ہے، ایک ہو تب بھی آپ تَمْرٌ کہہ سکتے ہیں۔ تو دیکھو جب آپ نے لفظِ تَمْرٌ کہا تو اس سے پتہ نہیں چلا کھجور ایک ہے، دو ہیں یا زیادہ ہیں۔ لیکن اگر آپ کا ارادہ ہے بالخصوص ایک کھجور کا لفظ بولنا چاہتے ہیں تو پھر تا ساتھ ملا کر کہیں گے تَمْرَةٌ۔ توجہ ہے؟ تو آپ یہ نہ کہیں تَمْرَةٌ کا تو معنی ہے ایک کھجور، تو تَمْرٌ کا معنی ہوگا زیادہ کھجوریں۔ نہیں، تَمْرٌ جنس ہے، قلیل پر بھی بولا جاتا ہے اور کثیر پر۔ اسی طرح بَقَرٌ، بَقَرٌ گائے بیل کو کہتے ہیں۔ اگر یہ گول تا کے ساتھ ہو بَقَرَةٌ، تو اس کا معنی ہے جنسِ بقر میں سے ایک فرد بھئی، اور اگر آپ گول تا ہٹا دیں بَقَرٌ، تو پھر یہ قلیل اور کثیر سب پر بولا جائے گا۔ ایک ہو تو بھی بَقَرٌ، دو ہوں تو بھی بَقَرٌ، زیادہ ہوں تو بھی بَقَرٌ بھئی۔ تو جنس کسے کہتے ہیں؟ جس کے اجزاء باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں اور بغیر تا کے اس کا اطلاق قلیل اور کثیر سب پر ہوتا ہو۔ جبکہ بعض لفظوں میں فرق ہوتا ہے بھئی اگر وہ جنس نہ ہو، وہاں دیکھو ایک آدمی ہو تو کہتے ہیں رَجُلٌ، دو ہوں تو آپ کہتے ہیں رَجُلَانِ، دو سے زیادہ ہوں تو آپ کہتے ہیں رِجَالٌ۔ تو دیکھو رَجُلٌ کا لفظ جو ہے وہ جنس نہیں ہے، وہ قلیل اور کثیر پر آپ نہیں بول سکتے، اگرچہ رَجُلٌ کے ساتھ تا بھی نہیں جڑی ہوئی، لیکن رَجُلٌ کا معنی ایک فرد بھئی۔ اور دو کہنا چاہتے ہیں تو اب رَجُلٌ نہیں کہیں گے، آپ رَجُلَانِ تثنیہ کا صیغہ لائیں گے، اور اگر آپ زیادہ مرد بتلانا چاہتے ہیں تو رِجَالٌ کہیں گے بھئی۔ جبکہ جنس وہ قلیل اور کثیر سب پر وہی ایک لفظ بولا جاتا ہے، وہی تَمْرٌ ایک پر بھی، دو پر بھی اور زیادہ پر بھی۔ لیکن رَجُلٌ میں ایسا نہیں ہے۔ معلوم ہوا جنس کسے کہتے ہیں؟ جس کے اجزاء باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں اور نیز جب وہ تا سے خالی ہو تو قلیل اور کثیر سب پر اس کا اطلاق ہوتا ہو۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو دیکھیے پہلے متن، کہتے ہیں: فَيُفْرَدُ إِنْ كَانَ جِنْسًا، تو تمییز جو ہے وہ مفرد لائی جائے گی إِنْ كَانَ جِنْسًا اگر تمییز جنس ہو بھئی۔ إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، یہ استثناء کر رہے ہیں ماقبل سے۔ ادھر دیکھیے، انہوں نے آپ کو بتلایا کہ تمییز جب جنس ہو تو اس کو مفرد لانا واجب ہے، اس کو مفرد لاتے ہیں، إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، مگر یہ کہ انواع یعنی اقسام کا ارادہ کیا جائے۔ تمییز جب جنس ہو تو اس کو مفرد ہی لائیں گے، الا یہ کہ آپ کا ارادہ ہے آپ کسی چیز کی انواع اور اقسام بتلانا چاہتے ہیں، تو پھر آپ اس کو تثنیہ اور جمع بھی لا سکتے ہیں۔ مثلاً میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ میرے پاس دو رطل دو قسم کا زیتون کا تیل ہے۔ تو اگر میں یوں کہوں: عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتًا، زَيْتًا کو میں مفرد رکھوں، تو معنی کیا ہوا؟ عِنْدِي رِطْلَانِ میرے پاس دو رطل ہیں زَيْتًا باعتبار زیتون کے تیل کے۔ تو اس سے انواع کا پتہ نہیں چلے گا۔ تمییز اگرچہ یہاں جنس ہے، یاد رکھو یہ زَيْتٌ جنس ہے بھئی، صاحبِ جامی بھی آپ کو بتلائیں گے یہ زَيْتٌ کیا ہے؟ جنس ہے، زیتون کا تیل تھوڑا ہو تو بھی زیت، زیادہ ہو تو بھی زیت، تو اس کے اجزاء باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہیں اور قلیل اور کثیر سب کو زیت کہتے ہیں۔ اصلاً میں نے کیا کہا؟ عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتًا، کہ میرے پاس دو رطل ہیں زیتون کے تیل کے اعتبار سے یعنی میرے پاس دو رطل زیتون کا تیل ہے، لیکن میں یہ نہیں کہنا چاہتا، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے پاس دو قسم کا زیتون کا تیل ہے، دو رطل یعنی ایک رطل ایک قسم کا ہے، ایک رطل دوسری قسم، تو میں انواع بتلانا چاہتا ہوں۔ تو زَيْتٌ جنس ہے بھئی، اور تمییز جب جنس ہو تو اس کو ہمیشہ مفرد رکھتے ہیں، لیکن اگر آپ کا ارادہ انواع بیان کرنے کا ہو تو پھر اس کو تثنیہ جمع لا سکتے ہیں۔ تو اب میں یہاں پھر انواع بتلانے کے لیے تثنیہ اس کو لاؤں گا اور یوں کہوں گا: عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتَيْنِ۔ زیت کی تثنیہ کیا؟ زَيْتَانِ، اور تمییز منصوب ہوتی ہے تو اس کو حالتِ نصبی میں لے جائیں: زَيْتَيْنِ۔ تو عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتَيْنِ۔ اور اگر میں بتلانا چاہتا ہوں آپ کو کہ میرے پاس کئی رطل کئی قسم کا زیتون کا تیل ہے، تو کیسے کہوں گا؟ عِنْدِي أَرْطَالٌ زُيُوتًا۔ اب تمییز اگر جنس ہو تو اس کو مفرد رکھیں گے، الا یہ کہ آپ کا ارادہ انواع بیان کرنے کا ہو، تو پھر ماقبل کے اندر وہ جو ممیز ہے اس کے مطابق تمییز لائیں گے۔ ممیز اگر تثنیہ ہے، دو قسمیں بتانا چاہتے ہیں تو تمییز بھی تثنیہ لاؤ، ممیز اگر جمع ہے اور کئی قسمیں بتلانا چاہتے ہیں تو تمییز کو بھی جمع لاؤ۔ معلوم ہوا کیسے کہیں گے؟ عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتَيْنِ، اور عِنْدِي أَرْطَالٌ زُيُوتًا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: فَيُفْرَدُ إِنْ كَانَ جِنْسًا، تو تمییز مفرد لائی جائے گی اگر وہ جنس ہو، إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے۔ بھئی دیکھیے انہوں نے کیا کہا: إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے۔ أَنْوَاعٌ تو جمع ہے نَوْعٌ کی، اور جمع کا اطلاق کم از کم کتنے افراد پر ہوتا ہے؟ تین یا زیادہ پر ہوتا ہے۔ گویا صاحبِ کافیہ کے کہنے کا مطلب یہ ہوا کہ جب آپ تین یا زیادہ انواع کا ارادہ کریں تو پھر آپ تمییز کو جمع لائیں گے، اس میں تو تثنیہ داخل نہیں کیونکہ أَنْوَاعٌ جمع ہے، مگر یہ کہ آپ انواع کا ارادہ کریں۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ یہاں أَنْوَاعٌ جو جمع لائے ہیں اس سے مراد مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ ہے یعنی ایک سے جو زائد ہو۔ یہاں جمع سے حقیقی جمع نہیں مراد، حقیقت میں جمع کسے کہتے ہیں؟ جو تین یا تین سے زیادہ افراد پر مشتمل ہو۔ یہاں جمعِ لغوی مراد ہے۔ عربی زبان کے اعتبار سے جو بھی ایک سے زائد ہے اس کو جمع کہہ دیتے ہیں۔ اس کو، تو یہاں پر بھی جمعِ لغوی مراد ہے۔ أَنْوَاعٌ کون سا صیغہ ہے؟ جمع کا، لیکن جمعِ لغوی مراد ہے اور جمعِ لغوی کا اطلاق کس پر ہوتا ہے؟ مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ، جو ایک سے زیادہ ہے۔ تو اس میں تثنیہ بھی آ گیا اور اس کے اندر جمع بھی آ گئی۔ یعنی تمییز ہمیشہ مفرد لائیں گے الا کہ آپ ایک سے زیادہ کا ارادہ کریں، یعنی تثنیہ یا جمع کا ارادہ کریں، تو تثنیہ کے لیے تثنیہ لائیں گے اور جمع کے لیے جمع لائیں گے۔ معنی سمجھ میں آ گیا؟ آگے دیکھیے متن متن: وَيُجْمَعُ فِي غَيْرِهِ، أَيْ فِي غَيْرِ الْجِنْسِ، اور غیرِ جنس کے اندر بھئی تمییز جو ہے وہ جمع لائی جا سکتی ہے، جمع لائی جا سکتی ہے۔ یاد رکھو بھئی یاد رکھو، یہاں پر بھی جمع سے جمعِ لغوی مراد ہے، یعنی مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ مراد ہے، تو تثنیہ بھی اسی میں شامل ہوا۔ یعنی جنس کے علاوہ اگر تمییز جنس نہ ہو، جنس نہ ہو، تو پھر اس صورت میں تمییز کو آپ تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں، جبکہ آپ کا ارادہ واحد کا نہ ہو، آپ کا ارادہ... مثلاً دیکھو میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں میرے پاس ایک گٹھڑی ہے کپڑوں کے اعتبار سے، تو میں کہوں گا: عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبًا۔ عِدْلٌ عربی زبان میں گٹھڑی کو کہتے ہیں جس میں وہ چیزیں وغیرہ باندھی جائیں بھئی، گٹھڑی یا تھیلا وغیرہ۔ تو عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبًا، میرے پاس ایک گٹھڑی ہے ثَوْبًا باعتبار کپڑوں کے۔ تو یہ ثَوْبًا تمییز ہے، عِدْلٌ میں ابہام تھا: عِنْدِي عِدْلٌ، میرے پاس ایک گٹھڑی ہے، بھئی کس چیز کی؟ آگے ثَوْبًا تمییز نے آ کر ابہام کو دور کر دیا۔ تو یہاں پر دیکھو یہ کپڑا یہ غیرِ جنس ہے۔ جنس کو تو مفرد رکھتے ہیں، لیکن یہ تو غیرِ جنس ہے، تو غیرِ جنس میں اگر آپ کا ارادہ تثنیہ یا جمع کا ہے تو پھر وہ بھی لا سکتے ہیں۔ تو اب میں دو کپڑوں کا ارادہ کرتا ہوں یعنی کہ دو کپڑوں کی گٹھڑی ہے، تو میں کہوں گا: عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبَيْنِ۔ میرے پاس ایک گٹھڑی ہے باعتبار دو کپڑوں کے، یعنی دو کپڑوں کی ایک گٹھڑی ہے۔ یا اگر میں زیادہ کپڑوں کا ارادہ کرتا ہوں تو پھر جمع لاؤں گا: عِنْدِي عِدْلٌ أَثْوَابًا۔ میرے پاس ایک گٹھڑی ہے کئی کپڑوں کے اعتبار سے، یعنی اس ایک گٹھڑی میں کئی کپڑے ہیں بھئی۔ یہ اس وقت تثنیہ اور جمع لائیں گے جبکہ آپ کا ارادہ تثنیہ یا جمع کا ہو، اگر آپ کا ارادہ تثنیہ یا جمع کا نہیں ہے تو پھر یہاں بھی مفرد ہی لائیں گے: عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبًا۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ معلوم ہوا جنس کو تو ہمیشہ مفرد رکھیں گے، الا یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے، پھر اس کو تثنیہ اور جمع لائیں گے۔ اور غیرِ جنس کے اندر اگر آپ کا ارادہ واحد کے علاوہ ہے، کس کے؟ بھئی واحد ہے پھر تو مفرد ہی لائیں گے اس کے لیے، ہاں اگر غیرِ جنس میں آپ کا ارادہ واحد کے علاوہ کا ہے تو پھر آپ تثنیہ اور جمع لائیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبَيْنِ اور عِنْدِي عِدْلٌ أَثْوَابًا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھیے اس سارے کو شرح کے ساتھ بھئی۔ کہتے ہیں: فَيُفْرَدُ أَيِ التَّمْيِيزُ، جی فَيُفْرَدُ فعلِ مجہول ہے، اس کے اندر ہُوَ ضمیر کس کو راجع ہے؟ آگے صاحبِ جامی نے بتلا دیا: أَيِ التَّمْيِيزُ، کہ تمییز کو ضمیر راجع ہے۔ فَيُفْرَدُ أَيِ التَّمْيِيزُ، تمییز کو مفرد لایا جائے گا، وَإِنْ كَانَ الاِسْمُ التَّامُّ مُثَنًّى أَوْ مَجْمُوعًا، اگرچہ وہ اسمِ تام تثنیہ یا جمع ہو۔ بھئی میں نے آپ کو بتایا، ادھر دیکھیے، اگر تمییز جنس ہے تو پھر مفرد ہی لائیں گے، چاہے ماقبل میں وہ جو ممیز ہے وہ جو اسمِ تام ہے چاہے وہ تثنیہ یا جمع ہی کیوں نہ ہو۔ عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، عِنْدِي رِطْلَانِ زَيْتًا، عِنْدِي أَرْطَالٌ زَيْتًا، سب کے لیے اسی طرح رہے گا کیونکہ تمییز جنس ہے، یہاں تثنیہ جمع لانے کی ضرورت ہی نہیں ہے، کیونکہ زیت کیا ہے؟ جنس، اور جنس کا اطلاق قلیل اور کثیر سب پر ہوتا ہے۔ یہ معنی ہے وَإِنْ كَانَ الاِسْمُ التَّامُّ مُثَنًّى أَوْ مَجْمُوعًا، اگرچہ وہ اسمِ تام جو ہے وہ تثنیہ یا جمع ہو۔ إِنْ كَانَ، اس کو متن کو متن سے جوڑیں، کہ تمییز مفرد لائیں گے إِنْ كَانَ أَيِ التَّمْيِيزُ جِنْسًا، اگر وہ تمییز جنس ہو۔ تمییز کو مفرد کب لائیں گے؟ اگر وہ جنس ہو۔ جنس کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں: وَهُوَ مَا يَتَشَابَهُ أَجْزَاؤُهُ، کہ جنس وہ ہے جس کے اجزاء باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہوں، وَيَقَعُ مُجَرَّدًا عَنِ التَّاءِ عَلَى الْقَلِيلِ وَالْكَثِيرِ، اور وہ تمییز جو ہے تا سے خالی ہو کر واقع ہو قلیل اور کثیر پر۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ وَيَقَعُ مُجَرَّدًا اور وہ تمییز واقع ہو، مُجَرَّدًا اس حال میں کہ وہ خالی ہو عَنِ التَّاءِ تا سے، تو تا سے خالی ہو کر وہ واقع ہوتی ہو عَلَى الْقَلِيلِ وَالْكَثِيرِ قلیل اور کثیر پر، تو یہ ہے جنس۔ تو کہتے ہیں: فَلَا حَاجَةَ إِلَى تَثْنِيَتِهِ وَجَمْعِهِ، تو کوئی حاجت نہیں ہے اس کی تثنیہ اور اس کی جمع کی۔ بھئی تمییز جب جنس ہو تو اس کو مفرد رکھیں گے کیونکہ وہ قلیل اور کثیر سب پر صادق آ رہی ہے، وہ مفرد ہوتے ہوئے قلیل اور کثیر سب پر صادق آ رہی ہے، تو کوئی حاجت نہیں ہے اس کی تثنیہ اور جمع لانے کی۔ یہ معنی ہے فَلَا حَاجَةَ إِلَى تَثْنِيَتِهِ وَجَمْعِهِ، تو کوئی حاجت نہیں ہے اس کے تثنیہ اور جمع کی۔ كَالْمَاءِ، اب جنس کی مثالیں دے رہے ہیں: كَالْمَاءِ جیسے پانی ہے، وَالتَّمْرِ جیسے تمر ہے دیکھو بغیر تا کے، وَالزَّيْتِ اور زیت ہے، وَالضَّرْبِ اور ضرب ہے۔ یہ ضرب دیکھو مصدر لائے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ مصدر یہ بھی اسمِ جنس ہے، یہ قلیل اور کثیر سب پر واقع ہوتا ہے۔ ایک ضرب ہو وہ بھی ضرب ہے، ہزار ضربیں ہوں وہ بھی ضرب ہے، تو مصدر اسمِ جنس ہے، یہ قلیل اور کثیر سب پر واقع ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چنانچہ یہی وجہ ہے، فقہ کی کتابوں میں آپ اکثر پڑھتے ہیں، مثلاً وہاں آتا ہے کِتَابُ الْبُيُوعِ، کِتَابُ الْبُيُوعِ، تو وہاں اشکال ہوتا ہے، وہاں پر شارحین اشکال اور جواب پھر ذکر کرتے ہیں۔ اشکال یہ کہ بَيْعٌ، بَيْعٌ جو یہ ہے یہ تو مصدر ہے اور مصدر تو اسمِ جنس ہے، اور اس کا اطلاق تو قلیل اور کثیر سب پر ہوتا ہے، تو پھر جمع لانے کی کیا حاجت تھی؟ تو پھر یہاں کِتَابُ الْبُيُوعِ جمع کیوں لائے؟ وہی وجہ، یہ جو صاحبِ کافیہ ذکر فرما رہے ہیں، کہ تمییز جب جنس ہو تو مفرد لاتے ہیں إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے۔ تو وہاں پر بھی بَيْعٌ مصدر ہے اسمِ جنس ہے قلیل اور کثیر سب پر بولا جاتا ہے، لیکن چونکہ وہاں پر انواع کا ارادہ کیا گیا چونکہ بیع کی اقسام بہت زیادہ ہیں، تو اس لیے وہ انواع بیان کرنے کے لیے بُيُوعٌ جمع کا لفظ وہاں لاتے ہیں، تو کِتَابُ الْبُيُوعِ کہتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور یہ بھی یاد رکھنا بھئی، انہوں نے کہا کہ جنس وہ ہے جس کے اجزاء ایک دوسرے کے مشابہ ہوں۔ یہ وہ صورت ہے اگر اس چیز کے اجزاء ہو سکیں۔ پانی کے اجزاء ہو سکتے ہیں، کھجوروں کے اجزاء ہو سکتے ہیں، زیت کے اجزاء ہو سکتے ہیں، تو یہ وہ صورت ہے اجزاء مشابہ ہوں جب اجزاء ہو سکیں۔ جبکہ ضرب، ضرب تو مصدر ہے مصدر کے اجزاء نہیں ہو سکتے، تو اب آپ یہ نہ کہیں کہ آپ نے تو کہا تھا جنس وہ ہے جس کے اجزاء متشابہ ہوتے ہیں ایک دوسرے کے، اور ضرب کے تو اجزاء ہی نہیں! تو جواب کیا؟ کہ اجزاء متشابہ ہونے کا حکم تب لگائیں گے جب ایک چیز کے اجزاء ہو سکیں، ضرب کے اجزاء ہی نہیں ہو سکتے تو اس پر اشکال بھی وارد نہیں ہوتا۔ بِخِلَافِ رَجُلٍ وَفَرَسٍ، بخلاف رجل اور فرس کے۔ رجل اور فرس یاد رکھو یہ جنس نہیں ہیں۔ رَجُلٌ کا لفظ ایک مرد کے لیے بولا جائے گا، یہ قلیل اور کثیر پر صادق نہیں آتا۔ دو ہوں تو رَجُلَانِ، دو سے زیادہ ہوں تو رِجَالٌ کہیں گے۔ اور اسی طرح فَرَسٌ بھی۔ فَرَسٌ یاد رکھو یہ مذکر اور مؤنث دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مذکر ہو، گھوڑا ہو، اس کے لیے بھی فَرَسٌ عربی میں کہتے ہیں، اور اسی کی مادہ ہو، مؤنث ہو، اس کے لیے بھی فَرَسٌ کا لفظ بولتے ہیں۔ تو معلوم ہوا فَرَسٌ کا لفظ مذکر اور مؤنث دونوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ تو پھر اسی کے مطابق ضمیر اس کی طرف راجع کریں گے۔ اگر فَرَسٌ بول کر مذکر مراد ہے، گھوڑا مراد ہے، تو اس کے لیے مذکر کی ضمیر راجع کریں گے، اور اگر فَرَسٌ بول کر گھوڑی مراد ہے، تو پھر وہاں مؤنث کی ضمیر راجع کریں گے، کیونکہ یہ دونوں پر بولا جاتا ہے۔ اور اگر آپ خاص طور پر مذکر گھوڑا بولنا چاہتے ہیں تو اس کو عربی میں حِصَانٌ کہتے ہیں۔ حا ہے، صاد ہے، الف اور نون، حِصَانٌ، یہ ہے مذکر گھوڑے کے لیے خاص بھئی یہ لفظ۔ اور اسی طرح اگر مؤنث جو ہے اس کے لیے خاص لفظ بولنا چاہتے ہیں تو اس کو عربی میں حِجْرٌ کہتے ہیں۔ حا، جیم، را، حِجْرٌ۔ اور نیز مؤنث کے لیے فَرْسَةٌ کا لفظ بھی کبھی بول دیا جاتا ہے، فَرْسَةٌ۔ فَرَسٌ میں تو را پر فتحہ تھا، فَرْسَةٌ میں پھر را ساکن ہو جائے گی۔ تو مؤنث کے لیے حِجْرٌ بھی بولتے ہیں اور فَرْسَةٌ بھی، جبکہ فَرَسٌ کا لفظ مذکر مؤنث دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ ہمیشہ یاد رکھنا بھئی۔ اور نیز یاد رکھنا خَيْلٌ، خَيْلٌ بھی گھوڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن یاد رکھو خَيْلٌ گھوڑوں کی جماعت کو کہتے ہیں۔ کس کو؟ گھوڑوں کی ایک جماعت ہو، زیادہ گھوڑے ہوں، ان کو خَيْلٌ کہیں گے، ایک گھوڑے کو خَيْلٌ نہیں کہتے۔ تو یہ فَرَسٌ کی جمع أَفْرَاسٌ بھی آتی ہے اور فُرُوسٌ بھی آتی ہے۔ تو یہ فَرَسٌ بھی جنس نہیں ہے۔ مفرد کے لیے کہیں گے فَرَسٌ، تثنیہ کے لیے کہیں گے فَرَسَانِ، اور جمع کے لیے کہیں گے فُرُوسٌ یا أَفْرَاسٌ بھئی۔ إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے۔ میں نے بتلایا بھئی الْأَنْوَاعُ سے کیا مراد ہے؟ جمعِ لغوی مراد ہے، جمعِ حقیقی مراد نہیں۔ حقیقت میں جمع کے افراد تین یا زیادہ ہوتے ہیں لیکن یہاں جمعِ لغوی ہے، اور عربی زبان میں ایک سے زائد جو ہو اس کو بھی جمع کہتے ہیں، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے، کیا معنی؟ یعنی ایک سے زیادہ، یعنی دو ہوں چاہے دو سے زیادہ ہوں سب اس میں آ گئے، تو تثنیہ بھی اس کے اندر داخل ہے۔ تو کہتے ہیں: إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے، أَيْ مَا فَوْقَ النَّوْعِ الْوَاحِدِ، دیکھا انواع سے کیا مراد ہے؟ وہ جو ایک نوع سے زائد ہو، فَيَشْمُلُ الْمُثَنَّى أَيْضًا، تو یہ تثنیہ کو بھی شامل ہے۔ لِأَنَّهُ لَا يَدُلُّ، جی سوال پیدا ہوتا ہے کہ تمییز جب جنس ہے وہ قلیل اور کثیر پر دلالت کر رہی ہے تو انواع کی صورت میں اس کو تثنیہ اور جمع لانے کی کیا حاجت ہے؟ تو جواب دے رہے ہیں صاحبِ جامی کہ بھئی جب مثلاً میں نے کہا: عِنْدِي أَرْطَالٌ زَيْتًا، زَيْتًا کو میں مفرد ہی لاؤں، زَيْتًا جنس ہے اور میں مفرد لایا حالانکہ ماقبل میں وہ جو اسمِ تام ہے وہ جمع ہے، جمع ہو یا تثنیہ ہو، تو صرف زَيْتًا کہنے سے پھر انواع کا پتہ نہیں چلے گا۔ عِنْدِي أَرْطَالٌ زَيْتًا کا تو معنی ہے میرے پاس کئی رطل ہیں زیتون کا تیل، کئی قسم کا ہے یہ پتہ نہیں چل رہا۔ تو جنس قلیل اور کثیر پر تو دلالت کرتی ہے لیکن انواع پر دلالت نہیں کرتی، تو پھر انواع پر دلالت کرنے کے لیے یہ جو تمییز جو جنس ہے اس کو بھی تثنیہ یا جمع لائیں گے بھئی۔ کہتے ہیں: لِأَنَّهُ لَا يَدُلُّ لَفْظُ الْجِنْسِ مُفْرَدًا عَلَيْهَا، اس لیے کیونکہ جنس کا لفظ جو ہے وہ ان انواع پر مفرد ہو کر دلالت نہیں کرتا۔ جنس کا لفظ مفرد ہو عِنْدِي أَرْطَالٌ زَيْتًا، یہ زَيْتًا مفرد ہو اور یہ انواع پر دلالت کرے، نہیں، پھر یہ انواع پر دلالت نہیں کرتا، اور آپ تو انواع بتلانا چاہتے ہیں تو پھر اس کو تثنیہ اور جمع لائیں گے۔ یہ معنی ہے لِأَنَّهُ لَا يَدُلُّ لَفْظُ الْجِنْسِ مُفْرَدًا عَلَيْهَا، اس لیے کیونکہ جنس کا لفظ مفرد ہو کر ان انواع پر دلالت نہیں کرتا، فَلَا بُدَّ مِنْ أَنْ يُثَنَّى أَوْ يُجْمَعَ، تو لہٰذا ضروری ہے کہ اس جنس کو تثنیہ یا جمع لایا جائے۔ قِيلَ وَفِي تَخْصِيصِ قَصْدِ الْأَنْوَاعِ بِالِاسْتِثْنَاءِ نَظَرٌ، یہاں اشکال اور اس کا جواب ذکر کریں گے۔ اشکال یہ کہ اے صاحبِ کافیہ آپ نے انواع کا استثناء کیا، کیا کہا؟ پیچھے ذرا متن دیکھیں، تمییز کو مفرد لائیں گے اگر وہ جنس ہو إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، دیکھو إِلَّا لائے استثناء کے لیے، مگر جس وقت انواع کا ارادہ کیا جائے، مگر اس وقت جب انواع کا ارادہ کیا جائے۔ معلوم ہوا انواع کے علاوہ اور صورتوں میں تثنیہ یا جمع نہیں لا سکتے، صرف انواع کا جب ارادہ کریں تو پھر اس کو تثنیہ اور جمع تمییز کو لا سکتے ہیں، کیونکہ آپ نے صرف انواع کا استثناء کیا، إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ، دیکھو إِلَّا استثناء کے لیے لائے۔ تو اشکال ہوتا ہے کہ بھئی بعض اوقات انواع کا ارادہ ہوتا ہے اور بعض اوقات عدد کا بھی ارادہ ہوتا ہے۔ عدد کا ارادہ ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی تمییز کو تثنیہ اور جمع لایا جاتا ہے، جیسے دیکھو آگے مثال ذکر کر رہے ہیں، مثال اسی سطر کے آخر میں دیکھیں: طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ، اور اسی طرح آگے ہے: طَابَ زَيْدٌ جَلْسَتَيْنِ۔ توجہ سے سنو بھئی، یہ مفعولِ مطلق کے اندر یہ بات آئی تھی کہ فِعْلَةٌ مصدر جو ہے یہ نوع بتلانے کے لیے لایا جاتا ہے۔ نوع، مثلاً میں کہنا چاہتا ہوں: جَلَسْتُ جِلْسَةً، کیا معنی؟ میں ایک خاص نوع پر، ایک خاص طریقے پر بیٹھا۔ اگر میں بتلانا چاہوں میں دو طریقے پر بیٹھا تو میں کہوں گا: جَلَسْتُ جِلْسَتَيْنِ۔ تو یہ جِلْسَةٌ وزن کس لیے آتا ہے؟ نوع بتلانے کے لیے۔ اور ایک فا کے فتحہ کے ساتھ ہے: جَلَسْتُ جَلْسَةً۔ یہ جَلْسَةً عدد بیان کرنے کے لیے آتا ہے۔ میں بتلانا چاہتا ہوں میں ایک مرتبہ بیٹھا تو کیسے کہوں گا؟ جَلَسْتُ جَلْسَةً۔ اور میں دو دفعہ بیٹھا تو کیا کہوں گا؟ جَلَسْتُ جَلْسَتَيْنِ۔ اور زیادہ دفعہ بیٹھا تو جَلَسْتُ جَلَسَاتٍ۔ توجہ ہے؟ تو یہ میں صرف وزن بیان کرنا چاہ رہا تھا، دیکھو ایک ہے فِعْلَةٌ وزن ایک ہے فَعْلَةٌ۔ فِعْلَةٌ وزن مصدر میں کس لیے آتا ہے؟ نوع کے لیے اور فَعْلَةٌ وزن کس لیے آتا ہے؟ عدد بیان کرنے کے لیے۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں دیکھو یہ مثال دیکھو: طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ، یہاں جِلْسَتَيْنِ آیا جیم کے کسرہ کے ساتھ۔ طَابَ زَيْدٌ، زید اچھا ہے جِلْسَتَيْنِ باعتبار دو قسم کے بیٹھنے کے۔ تو دیکھو یہ جِلْسَتَيْنِ یہاں یہ تمییز واقع ہو رہی ہے، مفعولِ مطلق نہیں ہے، تمییز ہے۔ طَابَ زَيْدٌ، زید اچھا ہے جِلْسَتَيْنِ باعتبار دو انواع کے بیٹھنے کے، دو قسم کے بیٹھنے کے اعتبار سے وہ اچھا ہے۔ تو دیکھو یہاں پر تمییز لائی گئی اور کس لیے لائی گئی؟ نوع بیان کرنے کے لیے، جِلْسَةٌ وزن لائے نا! کہنا یہ چاہتے ہیں صاحبِ جامی کہ تمییز جب جنس ہو، تمییز جب جنس ہو، تو اس کو جیسے نوع بتلانے کے لیے تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں، اسی طرح عدد بیان کرنے کے لیے بھی اس کو تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں۔ جیسے پہلی مثال کیا ذکر کی؟ آپ نوع بتلانا چاہتے ہیں، دو قسمیں بتلانا چاہتے ہیں، تو آپ کہتے ہیں: طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ، زید اچھا ہے دو نوع پر بیٹھنے کے اعتبار سے۔ دیکھو یہ جِلْسَتَيْنِ تمییز ہے اور تثنیہ لائے اور کس لیے لائے؟ نوع بیان کرنے کے لیے۔ اور اسی طرح عدد بیان کرنے کے لیے بھی کبھی تمییز لاتے ہیں: طَابَ زَيْدٌ جَلْسَتَيْنِ، زید اچھا ہے دو مرتبہ بیٹھنے کے اعتبار سے۔ اب دیکھو یہاں جَلْسَتَيْنِ جیم کے فتحہ کے ساتھ ہے اور یہ کس لیے آتا ہے یہ والا مصدر؟ عدد بیان کرنے کے لیے۔ تو یہاں یہ مفعولِ مطلق نہیں ہے یہ خیال رکھنا، یہ تمییز بن رہے ہیں، تمییز بن رہے ہیں، اور ایک میں تثنیہ لائے نوع بیان کرنے کے لیے، اور ایک میں تثنیہ لائے عدد بیان کرنے کے لیے۔ معلوم ہوا تمییز جب جنس ہو تو اس کو جیسے نوع بیان کرنے کے لیے تثنیہ اور جمع لاتے ہیں، اسی طرح عدد بیان کرنے کے لیے بھی اس کو تثنیہ اور جمع لاتے ہیں۔ اور آپ نے تو صرف اے صاحبِ کافیہ کس کا استثناء کیا؟ إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، مگر یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے، حالانکہ آپ کو عدد بھی کہنا چاہیے تھا، آپ کو یوں کہنا چاہیے تھا: إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ وَالْأَعْدَادُ، جبکہ انواع اور اعداد کا ارادہ کیا جائے، پھر تمییز چاہے جنس بھی ہو اس کو تثنیہ اور جمع لے کر آئیں گے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ دیکھیے بھئی ذرا پہلے اعتراض دیکھ لیں۔ کہتے ہیں: قِيلَ، کہا گیا ہے، وَفِي تَخْصِيصِ قَصْدِ الْأَنْوَاعِ بِالِاسْتِثْنَاءِ نَظَرٌ، اور انواع کے ارادے کی تخصیص، دیکھو ترجمہ میں آخر سے کر رہا ہوں: وَفِي تَخْصِيصِ قَصْدِ الْأَنْوَاعِ اور انواع کے ارادے کی تخصیص، بِالِاسْتِثْنَاءِ کس کے ذریعے؟ استثناء... بھئی دیکھو نا پیچھے إِلَّا آیا، إِلَّا کس لیے آتا ہے؟ تخصیص کے لیے۔ اس سے پتہ چلا کہ صرف انواع کا ارادہ ہوگا تب ہی تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں، اور کسی صورت میں تثنیہ اور جمع نہیں لا سکتے۔ تو کہتے ہیں اس پر اشکال ہوتا ہے، کہتے ہیں: وَفِي تَخْصِيصِ قَصْدِ الْأَنْوَاعِ بِالِاسْتِثْنَاءِ نَظَرٌ، اور یہ جو انواع کے ارادے کی تخصیص کی گئی بِالِاسْتِثْنَاءِ استثناء کے ذریعے، اس میں نَظَرٌ اس میں نظر ہے، اشکال ہے۔ لِأَنَّهُ كَمَا جَازَ أَنْ يُقَالَ طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ لِلنَّوْعِ، اس لیے کیونکہ جیسے یہ جائز ہے کہ یوں کہا جائے، کیا کہا جائے؟ طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ لِلنَّوْعِ، جیسے نوع بیان کرنے کے لیے یوں کہا جائے: طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ، کہ زید اچھا ہے باعتبار دو قسم کے بیٹھنے کے، تو جیسے نوع کے لیے یوں کہنا جائز ہے، جَازَ أَنْ يُقَالَ طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ، تو یہ بھی جائز ہے کہ یوں کہا جائے طَابَ زَيْدٌ جَلْسَتَيْنِ لِلْعَدَدِ، کس کے لیے؟ عدد کے لیے۔ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ پھر ترجمہ دیکھیے: كَمَا جَازَ أَنْ يُقَالَ طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ لِلنَّوْعِ، جیسے نوع کے لیے یہ کہنا جائز ہے طَابَ زَيْدٌ جِلْسَتَيْنِ، تو جَازَ أَنْ يُقَالَ طَابَ زَيْدٌ جَلْسَتَيْنِ لِلْعَدَدِ، تو عدد کے لیے یہ کہنا بھی جائز ہے طَابَ زَيْدٌ جَلْسَتَيْنِ۔ توجہ ہے؟ اشکال کیا ہوا؟ آپ کو عدد کا بھی استثناء کرنا چاہیے تھا۔ اب اس کا جواب دیں گے۔ کہتے ہیں: وَيُمْكِنُ أَنْ يُجَابَ عَنْهُ، اور ممکن ہے کہ اس اعتراض سے یہ جواب دیا جائے، بِأَنَّ الْمُرَادَ بِالْأَنْوَاعِ حِصَصُ الْجِنْسِ، کہ انواع سے مراد جو ہیں حِصَصُ الْجِنْسِ، جنس کے حصے مراد ہیں۔ حِصَصٌ جمع ہے حِصَّةٌ کی، کہ انواع سے مراد حِصَصُ الْجِنْسِ، جنس کے حصے ہیں۔ سَوَاءٌ كَانَتْ بِالْخُصُوصِيَّاتِ الْكُلِّيَّةِ أَوِ الشَّخْصِيَّةِ، برابر ہیں کہ جنس کے وہ حصے جو ہیں خصوصیاتِ کلیہ کے ساتھ ہوں یا خصوصیاتِ شخصیہ کے ساتھ ہوں۔ بھئی یہ ایک جواب دیا لیکن کمزور جواب دیا اس لیے وَيُمْكِنُ أَنْ يُجَابَ عَنْهُ کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔ اشکال یہاں ہوتا ہے کہ انواع کے ساتھ اعداد کو بھی ذکر کرنا چاہیے تھا، تو جواب یہ دیں گے کہ بھئی انواع سے جنس کے حصے مراد لے لیں، کیا مراد لے لیں؟ جنس کے حصے مراد لے لیں، تو پھر اس میں انواع بھی داخل ہو جائیں گی اور اعداد یعنی افراد بھی داخل ہو جائیں گے۔ بھئی دیکھو جنس کے جو حصے ہیں نا وہ دو قسم کے ہو سکتے ہیں: کلیات بھی ہو سکتی ہیں اور جزئیات بھی۔ بلکہ یا یوں سمجھو، منطق میں، منطق میں آپ نے پڑھا ہے ایک ہے کلی اور ایک ہے جزئی۔ پھر جزئی دو قسم پر ہے: یا وہ جزئیِ حقیقی ہوگی یا جزئیِ اضافی ہوگی۔ کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے۔ دیکھو میں نے کہا کتاب، یہ کلی ہے، دنیا کی ہر کتاب پر یہ لفظ صادق آ رہا ہے کتاب۔ میں نے کہا قلم، یہ کلی ہے، دنیا کے ہر قلم کو آپ قلم کہہ سکتے ہیں۔ اسی طرح انسان، انسان بھی کیا ہے؟ کلی ہے کثیرین پر صادق آتا ہے، زید بھی انسان، عمرو بھی انسان، بکر بھی انسان، خالد بھی انسان۔ اسی طرح گائے، یہ بھی کلی ہے ہر گائے پر آپ یہ لفظ بول سکتے ہیں۔ اسی طرح گھوڑا، یہ بھی کلی ہے ہر گھوڑے پر آپ یہ لفظ بول سکتے ہیں۔ توجہ ہے؟ تو کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے۔ اور ایک ہے جزئی۔ جزئی اسے کہتے ہیں جو کثیرین پر صادق نہ آئے، جیسے زید، لفظِ زید صرف ذاتِ زید پر صادق آئے گا اور کسی پر نہیں، عمرو، لفظِ عمرو صرف عمرو پر صادق آئے گا اور کسی پر نہیں، جیسے بکر، لفظِ بکر صرف بکر پر صادق آئے گا اور کسی پر نہیں۔ تو یہ کیا ہیں؟ جزئیات ہیں، یہ... لیکن یاد رکھو یہ ہے جزئیِ حقیقی جو حقیقت میں جزئی ہے۔ جزئی کا کیا معنی؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے، اور یہ بھی حقیقت میں ایک ہی فرد پر صادق آتے ہیں، کثیرین پر صادق نہیں آتے۔ تو کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے۔ اور جزئی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے۔ دہراؤ بھئی زبان سے جب میں کہوں، خاموش نہ بیٹھا کریں۔ جزئی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے۔ لیکن یاد رکھنا یہ تعریف ہے جزئیِ حقیقی کی۔ اسی طرح ایک جزئیِ اضافی بھی ہے، جزئیِ اضافی اسے کہتے ہیں، یوں کہیں: ہر أَخَصُّ تَحْتَ الْأَعَمِّ جو ہے اس کو جزئیِ اضافی کہتے ہیں۔ ہر أَخَصُّ تَحْتَ الْأَعَمِّ، یا یوں کہو ہر خاص تَحْتَ الْعَامِّ جو ہوگا اس کو کیا کہیں گے؟ جزئیِ اضافی۔ ہر خاص تَحْتَ الْعَامِّ، عام کے جو نیچے جو بھی خاص ہو۔ مثلاً دیکھو انسان یہ ہے کلی، انسان کلی، اور اس کے افراد زید، عمرو، بکر وغیرہ، یہ جزئیِ حقیقی بھی ہیں اور جزئیِ اضافی بھی۔ جزئیِ حقیقی کیوں ہیں؟ جزئیِ حقیقی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے، زید، عمرو، بکر یہ کثیرین پر صادق نہیں آتے، زید کا لفظ صرف زید پر صادق آتا ہے، عمرو کا لفظ صرف عمرو پر صادق آتا ہے۔ اور نیز جزئیِ اضافی بھی ہیں، جزئیِ اضافی کسے کہتے ہیں؟ ہر أَخَصُّ تَحْتَ الْأَعَمِّ، تو یہ بھی انسان کے تحت ہیں تو یہ خاص ہوئے، تو یہ أَخَصُّ تَحْتَ الْأَعَمِّ یا یوں کہیں خاص تَحْتَ الْعَامِّ ہوئے، تو یہ جزئیِ اضافی بھی ہیں۔ توجہ ہے؟ اب ذرا اس سے اوپر آ جاؤ۔ ایک ہے حیوان، ایک ہے انسان۔ جب میں نے حیوان کہا تو اس میں انسان بھی آیا، گائے، بیل، بکری وغیرہ چیزیں بھی آ گئیں، وہ سب بھی حیوان ہیں۔ تو حیوان ہوا عام، اس میں انسان، گائے، بیل، بکری، گھوڑا، گدھا سب اس کے اندر داخل ہو گئے۔ اور ایک ہے انسان بھئی۔ اب انسان کثیرین پر صادق آتا ہے، لیکن حیوان کی طرف نسبت کریں تو یہ خاص ہے۔ حیوان میں کون کون تھے؟ انسان کے علاوہ اور جانور بھی تھے۔ اور انسان میں اور جانور نہیں، تو حیوان کے مقابلے میں انسان کیا ہوا؟ خاص، یہ کیا ہوا؟ خاص ہوا۔ تو انسان بھی جزئیِ اضافی ہے کیونکہ یہ خاص تَحْتَ الْعَامِّ ہوا یا أَخَصُّ تَحْتَ الْأَعَمِّ ہوا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو انسان جزئیِ اضافی تو ہے لیکن جزئیِ حقیقی نہیں، جزئیِ حقیقی نہیں کیونکہ جزئیِ حقیقی تو کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے، اور انسان تو کثیرین پر صادق آتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو زید، عمرو، بکر وغیرہ یہ جزئیِ اضافی بھی ہیں اور جزئیِ حقیقی بھی ہیں، جزئیِ حقیقی کیوں؟ کیونکہ یہ کثیرین پر صادق نہیں آتے، اور جزئیِ اضافی کیوں؟ کیونکہ یہ أَخَصُّ تَحْتَ الْأَعَمِّ ہیں، انسان کے تحت ہیں۔ اور انسان وہ جزئیِ اضافی تو ہے لیکن جزئیِ حقیقی نہیں ہے۔ تو معلوم ہوا حیوان کے تحت ہے انسان، اور انسان کے تحت ہیں زید، عمرو، بکر۔ توجہ سے سنو، زید، عمرو، بکر جب وہ انسان کے افراد ہیں تو حیوان کے بھی افراد ہیں، کیونکہ سب حیوانِ ناطق ہیں، یہ سب حیوانِ ناطق۔ تو زید، عمرو، بکر انسان کے بھی افراد اور حیوان کے بھی افراد۔ معلوم ہوا حیوان کے افراد دو قسم کے ہو گئے، کون کون؟ کچھ کلیات ہیں، کچھ جزئیات ہیں۔ کون کون سے حیوان کے افراد کلیات ہیں؟ حیوان کے تحت حیوانِ ناطق یعنی انسان بھی آ گیا، یہ کلی ہے کثیرین پر صادق آتا ہے۔ حیوانِ صاہل بھی آ گیا، صاہل حیوانِ صاہل گھوڑے کو کہتے ہیں، ہنہنانے والا حیوان۔ حیوانِ ناہق بھی آ گیا یعنی گدھا بھی آ گیا، اسی طرح گائے، بیل وغیرہ وہ بھی آ گئے بھئی۔ گائے بیل کو حیوانِ ذُو خُوَار کہتے ہیں، بکری ہے حیوانِ ذُو رُغَاء ہے، یہ بھی اس کے اندر آ گئے۔ توجہ ہے؟ تو معلوم ہوا حیوان کے افراد دو قسم کے ہو گئے: کچھ تو کلیات ہیں، کون کون سے؟ انسان ہے، گائے، بیل وغیرہ، یہ کیا ہیں؟ کلیات۔ اور زید، عمرو، بکر یہ انسان کے جب افراد ہیں تو حیوان کے بھی افراد ہیں، تو معلوم ہوا حیوان کے کچھ افراد جزئیات بھی ہیں یعنی جزئیِ حقیقی بھی ہیں۔ تو حیوان کے افراد کتنی قسم کے ہو گئے؟ دو قسم، کچھ کلیات ہیں، کچھ جزئیات ہیں۔ توجہ ہے؟ اور حیوان جنس ہے، توجہ ہے؟ تو اس جنس کے حصے یا جنس کے افراد دو قسم کے ہو گئے: کچھ افراد کلیات ہیں، کچھ افراد جزئیات۔ جو کلیات ہیں یقیناً ان میں کلیات والی خصوصیات ہوں گی، کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے۔ اور کچھ جزئیات ہیں ان میں جزئیات والی خصوصیات ہوں گی، یعنی وہ کثیرین پر صادق نہیں آتے۔ توجہ ہے؟ تو حیوان کے افراد کتنی قسم کے ہو گئے؟ دو قسم کے، حیوان کے افراد دو قسم کے: کچھ بھئی افراد، حیوان کے افراد، دیکھو حیوان کے تحت کیا ہے؟ انسان، گائے، بیل، بکری، گھوڑا، اور یہ سب کلیات ہیں، تو یوں کہیں گے یہ بھی حیوان کے افراد ہیں، لیکن یہ کلی قسم کے افراد ہیں جو کلیات ہیں۔ اور یہ زید، عمرو، بکر یہ بھی حیوان کے تحت ہیں تو یہ بھی حیوان کے افراد، لیکن یہ کس قسم کے افراد ہیں؟ یہ جزئیات ہیں یعنی جزئیاتِ حقیقیہ ہیں بھئی۔ تو حیوان کے افراد کتنی قسم کے ہو گئے؟ دو قسم کے: کچھ کلیات اور کچھ جزئیات ہو گئے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا صاحبِ جامی جواب دے رہے ہیں کہ متن میں أَنْوَاعٌ کا لفظ آیا: الا یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے، انواع کا، اب اس کے اندر عدد کو بھی داخل کرنا چاہتے ہیں، تو کہتے ہیں یوں کرو انواع سے مراد لے لو جنس کے حصے۔ دیکھو نا جنس کے تحت انواع ہوتی ہیں نا، حیوان جنس ہے اور اس کے تحت کون ہیں؟ انسان، گائے، بیل، بکری سب ہیں یا نہیں؟ تو حیوان جنس اور انسان نوع ہے، یہ نوع۔ توجہ ہے؟ منطق کی باتیں کچھ یاد ہیں یا بھول گئے سب؟ حیوانِ ناطق نوع ہے، حیوانِ صاہل نوع ہے، حیوانِ ناہق نوع ہے، اور خود حیوان کیا ہے؟ جنس ہے۔ توجہ ہے؟ تو انہوں نے کیا کہا کہ انواع سے کیا مراد لے لیں؟ جنس کے حصے مراد لے لیں۔ اور جنس کے حصے کتنی قسم پر ہیں؟ کچھ کلیات ہیں، کچھ جزئیات۔ جنس سے مراد حیوان ہے مثلاً، تو دیکھو جنس کے حصے مراد ہیں، اس سے کیا مراد ہیں؟ جنس، یعنی حیوان دیکھو حیوان ایک جنس ہے اور جنس کے نیچے افراد کتنی قسم کے ہو گئے؟ دو قسم کے: کچھ کلیات ہیں، کچھ جزئیات ہیں۔ زید، عمرو، بکر بھی کس کے افراد؟ حیوان کے۔ اور انسان، گائے، بیل، بکری یہ بھی کس کے افراد؟ یہ بھی حیوان۔ معلوم ہوا حیوان جو جنس ہے اس کے افراد دو قسم کے ہو سکتے ہیں: کلیات بھی ہو سکتے ہیں اور جزئیات بھی ہو سکتے ہیں۔ تو یہاں کہتے ہیں کہ یہاں جو انواع کا لفظ آیا اس سے جنس کے حصے مراد لے لو، یعنی جنس کے افراد مراد لے لو۔ اور جنس کے افراد تو دو قسم کے ہو سکتے ہیں: کچھ کیا ہوتے ہیں کلیات اور کچھ کیا ہوتے ہیں جزئیات۔ تو دونوں داخل ہو گئے۔ کلیات کے اندر انواع ہوتی ہیں، حیوانِ ناطق کیا ہے؟ یہ حیوان کی ایک نوع ہے، حیوانِ صاہل کیا ہے؟ یہ حیوان کی ایک نوع ہے، حیوانِ ناہق کیا ہے؟ یہ حیوان کی ایک نوع ہے، تو جنس کے یہ والے بھی حصے ہیں اور ان کی خصوصیاتِ کلیہ ہیں، ظاہر سی بات ہے جو کلی ہوگی اس کی کلی والی خصوصیات ہوں گی، وہ کثیرین پر صادق آتا ہے، اور جزئی میں جزئی والی خصوصیات ہوں گی وہ کثیرین پر صادق نہیں آتا۔ تو اسی طرح زید، عمرو، بکر یہ بھی حیوان کے حصے ہیں، حیوان کے افراد ہیں، یعنی وہ حیوان کو ذہن میں رکھو پھر بات سمجھ میں آئے گی۔ یہاں انواع کا لفظ آیا، انواع سے کیا مراد لے لو؟ جنس کے حصے، انواع سے کیا مراد لے لو؟ جنس کے حصے، اور جنس کے حصے کتنی قسم پر؟ دو، کچھ کلیات کچھ جزئیات، تو کلیات میں انواع آ گئیں اور جزئیات میں عدد آ گیا، جزئیات کے اندر ان کے عدد کو شمار کیا جاتا ہے: زید ایک ہے، عمرو دوسرا ہے، بکر تیسرا ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کیا داخل ہو گئے؟ انواع بھی داخل ہو گئیں اور عدد بھی داخل ہو گئے۔ بات نہیں سمجھ میں آئی لگتا ہے، پھر سنو خلاصہ پھر سمجھ لو۔ انہوں نے کہا متن میں صرف یہ آیا کہ اگر تمییز جنس ہو تو اس کو مفرد رکھیں گے الا یہ کہ انواع کا ارادہ کیا جائے، تو اشکال ہوا کہ انواع کے ساتھ اعداد کو بھی ذکر کرنا چاہیے تھا، تو صاحبِ جامی اس کا جواب دے رہے ہیں کہ یہاں جو متن میں أَنْوَاعٌ کا لفظ آیا اس سے جنس کے حصے مراد لے لو، یعنی وہ جو جنس کے تحت انواع ہوتی ہیں منطق میں آپ نے پڑھا ہے۔ منطق میں آپ نے پڑھا ہے کہ جنس کے تحت انواع ہوتی ہیں، حیوان کے تحت کیا ہے؟ انسان، گائے، بیل، بکری یہ سب کیا ہیں؟ یہ حیوان کے تحت ہیں، حیوان ہے جنس اور یہ ہیں انواع، تو یہ جنس کے حصے ہو گئے۔ اور اسی کے تحت کیا ہو گئے؟ زید، عمرو، بکر وہ بھی اسی جنس کے تحت آ جاتے ہیں۔ تو گویا جنس کے حصے دو قسم کے ہو گئے: کچھ میں خصوصیاتِ کلیہ ہیں کیونکہ وہ کلیات ہیں، اور کچھ میں خصوصیاتِ شخصیہ ہیں کیونکہ وہ شخصیات یا جزئیات ہیں۔ تو لہٰذا دونوں داخل ہو گئے، کیا ہو گئے؟ دونوں اس کے اندر داخل ہو گئے۔ تو انواع سے کیا مراد؟ جنس کے حصے، اور جنس کے حصے جیسے انواع ہوتی ہیں ایسے افراد بھی ہوتے ہیں، وہ بھی جنس کے حصے ہیں۔ تو جنس جو ہے مثلاً حیوان ہے، اس کے تحت حیوانِ ناطق، حیوانِ صاہل، حیوانِ ناہق یہ کلیات بھی آ گئیں، اور اسی کے تحت زید، عمرو، بکر بھی آ گئے۔ اور یہ جو کلیات ہیں حیوانِ ناطق، حیوانِ صاہل، ان میں کس قسم کی صفات ہوں گی؟ کلی صفات ہوں گی کیونکہ کلی کہتے ہی اس کو ہیں جو کثیرین پر صادق آئے۔ اور نیچے جو افراد ہیں زید، عمرو، بکر وغیرہ ان میں شخصی خصوصیات ہوں گی، یعنی ہر شخص کی اپنی اپنی خصوصیت ہے۔ زید کے مثلاً ایک خاص قسم کی آنکھیں ہوں گی، خاص قسم کے بال ہوں گے، خاص قسم کا چہرہ ہوگا، یہ اس کی شخصی خصوصیات ہیں۔ انہی چیزوں سے تو آپ زید کو عمرو سے پہچانتے ہیں، فرق کرتے ہیں، ورنہ زید کی بھی دو آنکھیں ہیں، دو کان ہیں، ایک ناک ہے، ایک منہ ہے، دو ہاتھ دو پاؤں، بکر بھی اسی طرح ہے، خالد بھی اسی طرح ہے، تو یہ آپ ان کو ایک دوسرے سے کیسے فرق کرتے ہیں؟ کہ ہر ایک کی شخصی خصوصیات ہوتی ہیں، ہر ایک کی آنکھیں خاص قسم کی، ہر ایک کی ناک خاص قسم کی، چہرہ خاص قسم کا، قد خاص قسم کا، ہاتھ پاؤں خاص قسم کے، یہ ہیں شخصی خصوصیات۔ اور کچھ کیا ہوتی ہیں کلی کی خصوصیات، جیسے حیوانِ ناطق یہ ایک کلی ہے، تو اس کا ہر فرد کیا ہوگا؟ حیوان ہوگا، ہر فرد کیا ہوگا؟ ناطق ہوگا، ہر فرد کے دو ہاتھ ہوں گے، دو آنکھیں ہوں گی، دو پاؤں ہوں گے، کیونکہ حیوانِ ناطق سب اسی طرح کے ہوتے ہیں۔ تو کلی کی کلی خصوصیات ہوتی ہیں اور جزئی کی جزئی خصوصیات یعنی شخصی خصوصیات ہوتی ہیں۔ تو متن میں کیا آیا؟ أَنْوَاعٌ، انواع سے کیا مراد لے لو؟ اس جنس کے حصے مراد لے لو، کیا مراد لے لو؟ جنس کے حصے مراد لے لو، جیسے حیوان ہے اس حیوان کے حصے کس قسم کے ہیں؟ کچھ کلیات ہیں اور کچھ جزئیات ہیں، کلیات کے اندر انواع ہوتی ہیں، جیسے حیوانِ ناطق ایک نوع، حیوانِ صاہل ایک نوع، حیوانِ ناطق ایک نوع، تو کلیات کے اندر انواع آ گئیں، اور نیچے جو افراد ہیں جو شخصی خصوصیات کے ساتھ ہیں ان میں عدد بیان ہوتا ہے: ایک فرد ہے یا دو ہیں یا تین ہیں یا چار ہیں۔ تو دونوں اس میں داخل ہو گئے، بات سمجھ میں آ گئی؟ انواع سے مراد جنس کے حصے ہیں اور جنس کے تحت جیسے انواع ہوتی ہیں اسی طرح افراد بھی ہوتے ہیں۔ جیسے حیوان ہے منطق کے اندر آپ نے پڑھا ہے، حیوان کیا ہے؟ جنس، اور انسان کیا ہے؟ انسان نوع ہے، نوع ہے۔ جنس کسے کہتے ہیں؟ وَكُلِّيٌّ مَقُولٌ عَلَى كَثِيرِينَ مُخْتَلِفِينَ بِالْحَقَائِقِ، جن کی حقیقتیں مختلف ہوں۔ تو حیوان کا اطلاق انسان پر بھی ہوتا ہے، گائے، بیل، بکری وغیرہ پر بھی ہوتا ہے، اور سب کی حقیقتیں الگ الگ ہیں۔ اور انسان کے بھی افراد بہت زیادہ، گائے بیل کے بھی افراد بہت زیادہ، گھوڑا گدھا وغیرہ ان کے بھی افراد بہت زیادہ۔ تو دیکھو یہ سارے حیوان کے افراد ہیں، لیکن کس قسم کے افراد ہیں؟ کلیات ہیں، انسان بھی کیا ہے؟ کلی، کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے۔ تو انسان بھی حیوان کا فرد لیکن یہ کلی ہے، گائے بیل یہ بھی کیا ہیں؟ حیوان کا فرد لیکن یہ بھی کلی ہے، گھوڑا یہ بھی کیا ہے؟ حیوان کا فرد لیکن یہ بھی کلی ہے، گدھا یہ بھی حیوان کا فرد لیکن یہ کلی ہے۔ تو معلوم ہوا جنس کے بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو کلیات ہوتے ہیں۔ اور اسی طرح انسان کے افراد زید، عمرو، بکر ہیں، جب یہ زید، عمرو، بکر یہ انسان کے افراد ہیں تو یہ حیوان کے بھی افراد ہوئے کیونکہ یہ سب حیوانِ ناطق ہیں۔ معلوم ہوا جنس کے بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو کلیات نہیں ہوتے بلکہ جزئیات ہوتے ہیں، یعنی کثیرین پر وہ صادق نہیں آتے، کلی تو اسے کہتے ہیں نا جو کثیرین پر صادق آئے، جزئی وہ ہے جو کثیرین پر صادق نہ آئے۔ اب زید سو صرف زید پر صادق آتا ہے کسی اور پر نہیں، عمرو صرف عمرو پر صادق آتا ہے کسی اور پر نہیں، بکر صرف بکر پر صادق آتا ہے کسی اور پر نہیں، تو یہ بھی حیوان کے افراد۔ معلوم ہوا حیوان کے کچھ افراد وہ ہیں جو کلیات ہیں، اور اسی طرح حیوان کے کچھ افراد وہ ہیں جو جزئیات ہیں بھئی۔ تو حیوان کے افراد دو قسم کے ہو گئے، اور حیوان کیا ہے؟ جنس۔ تو جنس کے گویا دو قسم کے افراد ہو گئے: کچھ کلیات ہیں اور کچھ جزئیات ہیں۔ تو یہاں وہ جنس کے حصے مراد لے لو یعنی جنس کے افراد مراد لے لو۔ توجہ ہے؟ متن میں کیا آیا؟ إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، انواع سے کیا مراد لے لو؟ جنس کے حصے، اور حصوں سے کیا مراد ہیں؟ افراد، جنس کے افراد مراد لے لو۔ تو اشکال ختم ہوا کیونکہ جنس کے افراد مراد لے لیے، تو جنس کے افراد تو دو قسم کے ہیں: کچھ کلیات ہیں، کچھ جزئیات۔ کلیات کے اندر وہ انواع آ گئیں، اور وہ جو جزئیات ہیں ان کے اندر عدد آ گیا کہ وہاں عدد کے ساتھ ان کو ذکر کیا جاتا ہے کہ زید، عمرو، بکر دو ہیں، تین ہیں، چار افراد ہیں، کتنے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، اس انواع سے کیا مراد لے لیا جائے؟ جنس کے حصے یعنی جنس کے افراد مراد لے لیے جائیں، اور جنس کے افراد تو دو قسم کے ہیں: کچھ کلیات ہیں یعنی وہ انواع ہیں، اور کچھ جزئیات ہیں اور وہ کیا ہیں؟ افراد وہاں عدد بیان ہوگا، تو دونوں داخل ہو گئے۔ إِلَّا أَنْ تُقْصَدَ الْأَنْوَاعُ، اسی انواع میں اعداد بھی آ گئے اور خود انواع بھی آ گئیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: وَيُمْكِنُ أَنْ يُجَابَ عَنْهُ، اور یہ ممکن ہے کہ اس سے یہ جواب دیا جائے اس اشکال سے، بِأَنَّ الْمُرَادَ بِالْأَنْوَاعِ حِصَصُ الْجِنْسِ، کہ انواع سے مراد جو ہیں حِصَصُ الْجِنْسِ جنس کے حصے ہیں یعنی جنس کے افراد ہیں، اور جنس کے افراد دو قسم کے: کچھ جزئیِ اضافی ہوں گے، کچھ جزئیِ حقیقی ہوں گے۔ تو کہتے ہیں اس سے مراد جنس کے حصے ہیں، سَوَاءٌ كَانَتْ بِالْخُصُوصِيَّاتِ الْكُلِّيَّةِ، برابر ہے کہ وہ خصوصیاتِ کلیہ کے ساتھ ہوں، تو اس میں انواع داخل ہو گئیں، أَوِ الشَّخْصِيَّةِ، یا وہ خصوصیاتِ شخصیہ کے ساتھ ہوں، تو اس صورت میں عدد آ گیا، عدد آ گیا۔ آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَيُجْمَعُ أَيْ يُورَدُ التَّمْيِيزُ عَلَى مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ جَوَازًا حَيْثُ لَمْ يُقْصَدِ الْوَاحِدُ فِي غَيْرِهِ أَيْ فِي غَيْرِ الْجِنْسِ. ہاں اگر تمییز جنس کے علاوہ ہو، میں نے بتایا، تو پھر اگر آپ کا تثنیہ یا جمع کا ارادہ ہے تو پھر اس کے مطابق آپ لا سکتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَيُجْمَعُ أَيْ يُورَدُ التَّمْيِيزُ عَلَى مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ، وَيُجْمَعُ اور جمع لائی جائے گی، کیا معنی جمع لائی جائے گی؟ أَيْ يُورَدُ التَّمْيِيزُ عَلَى مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ، تمییز کو لایا جائے گا مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ پر۔ میں نے بتایا یہاں بھی جمع سے کیا مراد ہے؟ جمعِ لغوی مراد ہے، یہ مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ یعنی تثنیہ کو بھی شامل ہے۔ توجہ ہے؟ انہوں نے تو کہا نا جمع لائی جائے گی، کیا معنی تثنیہ نہیں لائیں گے؟ کہتے ہیں نہیں، یہاں جمع سے مراد جمعِ لغوی ہے یہ جو تثنیہ کو بھی شامل ہوتا ہے، اور جو کس کو کہتے ہیں مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ جو واحد سے اوپر ہے وہ جمع ہے، تو اس میں تثنیہ بھی آ گیا اور جمعِ حقیقی بھی آ گئی۔ تو کہتے ہیں: وَيُجْمَعُ أَيْ يُورَدُ التَّمْيِيزُ عَلَى مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ، اور تمییز کو جمع لائیں گے یعنی مَا فَوْقَ الْوَاحِدِ پر لائیں گے، جَوَازًا اور یہ لانا جائز ہے، حَيْثُ لَمْ يُقْصَدِ الْوَاحِدُ، تو یہاں مکان کے معنی میں حَيْثُ یعنی اس جگہ پر لَمْ يُقْصَدِ الْوَاحِدُ جہاں واحد کا ارادہ نہ ہو۔ بھئی ادھر دیکھیے، تمییز اگر جنس تھی تو اس کو ہمیشہ مفرد لاتے ہیں، الا یہ کہ آپ انواع یا عدد بیان کرنا چاہیں، تو پھر جنس ہونے کے باوجود آپ اس کو تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں۔ اور اگر تمییز اس کے علاوہ ہو یعنی جنس نہ ہو، جیسے رَجُلٌ یا فَرَسٌ ہے آپ اس کو تمییز لے کر آتے ہیں، تو پھر اگر آپ تثنیہ یا جمع کا ارادہ کرتے ہیں اس سے تو پھر آپ تثنیہ اور جمع بھی لا سکتے ہیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں: عِنْدِي مِثْلُ زَيْدٍ رَجُلًا، عِنْدِي میرے پاس ہے مِثْلُ زَيْدٍ زید جیسا رَجُلًا ایک آدمی۔ یہ رَجُلًا تمییز ہے مِثْلُ زَيْدٍ سے۔ یہ مِثْلُ میں ابہام تھا: میرے پاس زید جیسا ہے، بھئی کیا ہے زید جیسا؟ میں نے کہا رَجُلًا یعنی ایک آدمی، میرے پاس زید جیسا ایک آدمی ہے۔ اب یہ رَجُلٌ یہ تو جنس نہیں ہے، توجہ ہے؟ تو اس صورت میں اگر میرا مفرد کا ارادہ ہے پھر تو مفرد ہی رکھیں گے، ہاں اگر میرا مفرد کا ارادہ نہیں ہے، تثنیہ کا ارادہ ہے تو پھر تثنیہ لا سکتے ہیں، جمع کا ارادہ ہے تو جمع لا سکتے ہیں۔ تو اگر میرا دو آدمیوں کا ارادہ ہے تو میں یوں کہوں گا: عِنْدِي مِثْلُ زَيْدٍ رَجُلَيْنِ، میرے پاس زید کے مثل دو آدمی ہیں۔ یا میں جمع کا ارادہ کرتا ہوں تو پھر جمع لاؤں گا: عِنْدِي مِثْلُ زَيْدٍ رِجَالًا، میرے پاس زید کے مثل کئی رَجُل ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ کیونکہ یہاں رَجُلٌ جنس نہیں ہے، اور ہاں اس میں اگر آپ نے مفرد کا ارادہ کیا ہے پھر تو واحد رکھیں گے، لیکن اگر تثنیہ جمع کا ارادہ کیا ہے تو آپ تثنیہ اور جمع لا سکتے ہیں۔ یہ معنی ہے کہ جَوَازًا کہ یہ لانا جائز ہے، حَيْثُ لَمْ يُقْصَدِ الْوَاحِدُ اس جگہ جہاں واحد کا ارادہ نہ ہو کیونکہ واحد کا ارادہ ہو پھر تو مفرد ہی لائیں گے، فِي غَيْرِهِ أَيْ فِي غَيْرِ الْجِنْسِ غیرِ جنس میں، نَحْوُ مثال کے طور پر: عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبَيْنِ أَوْ أَثْوَابًا۔ عِدْلٌ گٹھڑی کو کہتے ہیں بھئی، کپڑوں کی گٹھڑی۔ اب دیکھو میں کہتا ہوں عِنْدِي عِدْلٌ، میرے پاس ایک گٹھڑی ہے، آگے میں تمییز لاتا ہوں ثَوْبًا، عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبًا، یہ ثَوْبًا نے آ کر ابہام کو دور کر دیا کہ یہ گٹھڑی کس چیز کی ہے؟ کپڑوں کی ہے۔ تو عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبًا، میرے پاس گٹھڑی ہے باعتبار کپڑوں کے۔ تو یہ ثَوْبٌ یہ جنس نہیں ہے، جب جنس نہیں ہے تو پھر اگر میں تثنیہ اور جمع کا ارادہ کروں تو تثنیہ اور جمع لا سکتا ہوں۔ میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں ایک گٹھڑی ہے لیکن دو کپڑے ہیں اس میں، تو میں کیا کہوں گا؟ عِنْدِي عِدْلٌ ثَوْبَيْنِ۔ اور زیادہ بتلانے کا ارادہ ہے تو پھر جمع بھی لا سکتے ہیں، عِنْدِي عِدْلٌ أَثْوَابًا بھی کہہ سکتے ہیں۔ تو عِنْدِي عِدْلٌ أَثْوَابًا، میرے پاس ایک گٹھڑی ہے باعتبار کئی کپڑوں کے، یعنی کئی کپڑوں پر وہ مشتمل ہے بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی متن متن پہلے دیکھیے۔ کہتے ہیں: ثُمَّ إِنْ كَانَ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ جَازَتِ الْإِضَافَةُ، وَإِلَّا فَلَا۔ ثُمَّ إِنْ كَانَ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، پھر اگر وہ جو مفرد ہے جس سے آگے تمییز آ رہی ہے، جس سے آگے... پھر وہ مفرد اگر تام ہو رہا ہے تنوین یا نونِ تثنیہ کے ساتھ تو جَازَتِ الْإِضَافَةُ تو اضافت جائز ہے۔ ادھر دیکھیے بھئی، میں نے آپ کو بتلایا تمییز کو نصب جو ہے یہ اسمِ تام دیتا ہے، اور یہ اسم تام ہوتا ہے کتنی چیزوں کے ذریعے؟ تین چیزیں ہیں: ایک ہے تنوین، اور ایک ہے تثنیہ اور جمع والا نون، اور ایک ہے اضافت۔ یوں کریں تثنیہ اور جمع والے نون کو بھی ذرا الگ الگ کر لیں، گویا چار چیزیں ہیں جن کے ذریعے اسم تام ہوتا ہے: ایک ہے تنوین، ایک ہے نونِ تثنیہ، ایک ہے نونِ جمع، اور ایک ہے اضافت۔ اب آپ کو بتلائیں گے کہ کون سی صورتوں میں اس اسمِ تام کی اضافت تمییز کی طرف جائز ہے اور کن میں جائز نہیں۔ عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، یہ رِطْلٌ یہ ہے وہ مفرد، یہ ہے وہ اسمِ تام، جس سے آگے زَيْتًا تمییز آ رہی ہے۔ تو آپ کو بتلائیں گے کن صورتوں میں آپ اس رِطْلٌ کی اضافت تمییز یعنی زَيْتٌ کی طرف کر سکتے ہیں اور کب نہیں کر سکتے۔ تو فرماتے ہیں کہ اگر وہ اسم تام ہو رہا ہے تنوین کے ذریعے، یا اسم وہ تام ہو رہا ہے نونِ تثنیہ کے ذریعے، تو اس صورت میں پھر اس کی اضافت تمییز کی طرف جائز ہے بھئی۔ کیا بات ہوئی؟ اگر وہ اسم جو تمییز سے ماقبل ہے وہ کس کے ذریعے تام ہو رہا ہے؟ تنوین کے ذریعے تام ہو رہا ہے یا نونِ تثنیہ کے ذریعے، تو پھر اس کی تمییز کی طرف اضافت بھی جائز ہے۔ عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، یہ رِطْلٌ کس کے ذریعے تام ہو رہا ہے؟ تنوین کے ذریعے، لہٰذا اس کی اضافت زَيْتٌ کی طرف یعنی تمییز کی طرف جائز ہے، آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں: عِنْدِي رِطْلُ زَيْتٍ۔ اسی طرح عِنْدِي مَنَوَانِ سَمْنًا، یہ مَنَوَانِ کس کے ذریعے تام ہو رہا ہے؟ نونِ تثنیہ کے ذریعے، لہٰذا یہاں پر تمییز کی طرف اس کی اضافت جائز ہے۔ لہٰذا آپ اضافت کریں گے اور وہ نون گر جائے گا: عِنْدِي مَنَوَا سَمْنٍ۔ جبکہ دو صورتوں میں اضافت نہیں کریں گے، کون سی دو صورتیں؟ ایک وہ صورت جس کے اندر وہ اسم تام ہو رہا ہے نونِ جمع کے ذریعے، اور ایک وہ صورت جس میں وہ اسم تام ہو رہا ہے اضافت کے ذریعے، تو ان دو صورتوں میں جائز نہیں اضافت۔ توجہ ہے؟ حاصلِ کلام کیا ہوا؟ کہ اگر وہ اسم تام ہو رہا ہے تنوین کے ذریعے یا نونِ تثنیہ کے ذریعے تو پھر اضافت جائز ہے۔ لیکن اس میں ایک اور بات بھی یاد رکھنا: وہ تنوین ایسی ہو جو ظاہر ہونی چاہیے، ظاہر ہونی چاہیے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ کبھی کبھار یہ تنوین مقدر ہوتی ہے، جیسے أَحَدَ عَشَرَ كِتَابًا، دیکھو أَحَدَ عَشَرَ پر تنوین ظاہر نہیں ہے بلکہ مقدر ہے۔ اسی طرح كَمْ رَجُلًا، یہ كَمْ میں بھی تنوین ظاہر نہیں ہے۔ تو جب تنوین ظاہر ہو تب اس وقت اس اسمِ تام کی تمییز کی طرف اضافت جائز ہے، اور اگر وہ تنوین مقدر ہے جیسے أَحَدَ عَشَرَ كِتَابًا یا كَمْ رَجُلًا، تو اس صورت میں اضافت جائز نہیں ہے۔ تو تنوین ہو اور کون سی تنوین ہو؟ ظاہر ہو بھئی۔ تو کہتے ہیں: ثُمَّ إِنْ كَانَ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، پھر اگر وہ مفرد جو ہے تنوین یا نونِ تثنیہ کے ساتھ تام ہو رہا ہو، تو جَازَتِ الْإِضَافَةُ تو اس کی اضافت جائز ہے یعنی تمییز کی طرف، وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ إِلَّا سے پہلے و آ جائے تو یہ إِلَّا حرفِ استثنا نہیں ہے بلکہ یہ إِنْ اور لَا سے مرکب ہے، اصل میں کیا تھا؟ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَذٰلِكَ، اور اگر ایسا نہ ہو، فَلَا تو پھر اضافت جائز نہیں بھئی۔ دیکھیے بھئی کتاب پر، اب شرح کے ساتھ دیکھیے۔ کہتے ہیں: ثُمَّ إِنْ كَانَ أَيِ الْمُفْرَدُ الْمِقْدَارُ تَامًّا بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، پھر اگر وہ مفردِ مقدار تام ہو تنوین یا نونِ تثنیہ کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ بھئی یہ عبارت کی بات کرنے لگے ہیں آگے صاحبِ جامی اس کو سمجھ لیں۔ متن میں تھا: ثُمَّ إِنْ كَانَ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، صاحبِ جامی نے درمیان میں کیا کہا؟ أَيِ الْمُفْرَدُ الْمِقْدَارُ تَامًّا بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ كَانَ ناقصہ ہے۔ اور اس کے اندر هُوَ ضمیر اس مفردِ مقدار کو راجع ہے جس کا پیچھے ذکر ہوا تھا۔ اور پھر یہ جو بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ یہ كَانَ کی خبر ہے۔ اور یہ جار مجرور ہے اور جار مجرور کے لیے کوئی نہ کوئی متعلق چاہیے، تو وہ یہاں تَامًّا نکال لیا: تَامًّا بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، اور تَامًّا منصوب نکالا اس لیے کیونکہ یہ كَانَ کی خبر ہے اور كَانَ کی خبر منصوب ہوتی ہے۔ تو عبارت کیا بن گئی؟ ثُمَّ إِنْ كَانَ الْمُفْرَدُ الْمِقْدَارُ تَامًّا، پھر وہ مفردِ مقدار اگر تام ہو بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ تنوین یا نونِ تثنیہ کے ذریعے۔ تو یہ كَانَ ناقصہ ہے۔ آگے آپ کو بتلائیں گے کہ اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ یہ كَانَ کو تامہ بنا دیں۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ كَانَ بعض اوقات تامہ آتا ہے، یعنی ویسے كَانَ ناقصہ جو ہے اس کو ناقصہ اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ اسم کے ساتھ ساتھ خبر کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ عام افعال جو ہیں نا عام افعال وہاں صرف فاعل پر بات پوری ہو جاتی ہے: ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے پٹائی کی، بات پوری ہو گئی، بھئی کس کی پٹائی کی اس کے ذکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کریں یا نہ کریں آپ کی مرضی ہے، میں آپ کو نہیں بتانا چاہتا اس نے کس کی پٹائی کی ہے تو میں مفعول کو حذف کر لیتا ہوں، تو ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے پٹائی کی بات پوری ہے۔ جبکہ افعالِ ناقصہ ایسے نہیں ہیں، ان میں کمی ہے وہ ناقص ہیں، وہ اسم کے ساتھ ساتھ ایک خبر بھی چاہتے ہیں، تو كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا زید کھڑا تھا، دیکھو قَائِمًا میں لایا تو بات پوری ہوئی اس کے بغیر بات پوری نہیں تھی۔ لیکن کبھی كَانَ تامہ بھی آتا ہے، كَانَ تامہ وہ بمعنی ثَبَتَ کے ہوتا ہے، جیسے كَانَ مَطَرٌ أَيْ ثَبَتَ مَطَرٌ، بارش ہوئی، بارش ہوئی، یہاں کسی خبر وغیرہ کی ضرورت نہیں، تو اس کو كَانَ تامہ کہتے ہیں۔ اور یاد رکھو كَانَ تامہ کا ترجمہ جب کرتے ہیں تو عموماً وُجِدَ اور يُوجَدُ کے ساتھ کرتے ہیں۔ جہاں کہیں شروحات میں آپ کو كَانَ یا يَكُونُ کے بعد وُجِدَ یا يُوجَدُ جیسا لفظ مل جائے آپ سمجھ جائیں کہ شارح یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ كَانَ تامہ ہے ناقصہ نہیں، یہاں صرف فاعل پر بات پوری ہو رہی ہے یہاں کسی خبر وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو شارحِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ یہاں پر یہ كَانَ کو ہم نے ناقصہ بنایا، لیکن اس کو كَانَ تامہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ پھر کیا معنی ہوگا؟ کہتے ہیں پھر ذرا متن پہ نظر رکھیں: ثُمَّ إِنْ كَانَ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ۔ پہلے کیا بنایا؟ كَانَ کو ناقصہ، اس کے اندر هُوَ ضمیر کس کو راجع کی؟ مفردِ مقدار کو، اور بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ اس کو كَانَ کی خبر بنایا۔ اس لیے کیونکہ تنوین اور نونِ تثنیہ کس میں آتے ہیں؟ ابھی پیچھے بتایا تھا تنوین اور نونِ تثنیہ، بات ہوئی تھی ابھی کہ وہ اسم تام ہوتا ہے کس کے ذریعے؟ تنوین یا نونِ تثنیہ کے ذریعے شارحِ جامی نے آپ کو بتلایا تھا، تو وہ تنوین اور نونِ تثنیہ اس مفردِ مقدار میں آئیں گے خود تمییز میں نہیں آئیں گے۔ بھئی تمییز کے اندر تو تنوین اور نونِ تثنیہ کی بات نہیں ہو رہی، تنوین اور نونِ تثنیہ کے ذریعے تو کون تام ہوتا ہے؟ وہ جو ماقبل میں اسمِ تام ہے۔ تو اس لیے كَانَ کی ضمیر کس کو راجع کی؟ مفردِ مقدار کو، اور بِتَنْوِينٍ اور بِنُونِ التَّثْنِيَةِ کو اس کو كَانَ کی خبر بنایا۔ لیکن ایک صورت یہ بھی ہے کہ كَانَ کی ضمیر تمییز کو راجع کر دیں، لیکن اس صورت میں پھر كَانَ تامہ بنائیں گے۔ تامہ، كَانَ کی ضمیر تمییز کو راجع کر دیں، اور پھر آگے جو جار مجرور آئے اس کو حال بنا دیں كَانَ کی خبر نہیں کیونکہ كَانَ تامہ ہے۔ پھر کیا معنی ہوگا؟ ثُمَّ إِنْ كَانَ أَيْ ثُمَّ إِنْ وُجِدَ التَّمْيِيزُ، اگر تمییز پائی جائے اس حال میں کہ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ وہ کس کے ساتھ ہو؟ تنوین یا نونِ تثنیہ، یعنی ادھر دیکھیے: تمییز اس حال میں ہے کہ اس کے ساتھ تنوین ہے ماقبل والے اسم میں، تو تنوین تمییز کی نہیں مراد بلکہ تمییز ماقبل والے اسم کی۔ تنوین جو ہے تمییز کی تنوین کی بات نہیں ہو رہی بلکہ کس کی تنوین کی بات ہو رہی ہے؟ ماقبل والے اسم کی۔ اسی طرح نونِ تثنیہ میں جو ہے وہ تمییز کے اندر نہیں بلکہ کس کا نونِ تثنیہ مراد ہے؟ ماقبل والے اسم کا۔ تو عبارت کیا بن گئی؟ ثُمَّ إِنْ كَانَ بِتَنْوِينٍ، ثُمَّ إِنْ وُجِدَ التَّمْيِيزُ، اگر وہ تمییز پائی جائے اس حال میں کہ کس کے ساتھ ہو؟ اس حال میں کہ وہ تنوین کے ساتھ ہو ماقبل والے اسم کی، یا اس حال میں کہ وہ نونِ تثنیہ کے ساتھ ہو ماقبل والے اسم کی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دونوں عبارتیں درست ہیں۔ اور وجہ یہ، وجہ یہ: یہ دو تعبیریں بتلانے کی ضرورت کیا تھی؟ بس ایک صورت میں کلام ٹھیک ہو گیا اسی کو ذکر کرتے۔ وجہ یہ کہ ماقبل میں دیکھو ذرا عبارت دیکھو متن متن دیکھو: پیچھے آیا تھا فَيُفْرَدُ، يُفْرَدُ کے اندر ضمیر کس کو راجع ہے؟ تمییز کو۔ پھر آگے آیا تھا إِنْ كَانَ جِنْسًا، اس كَانَ کے اندر بھی ضمیر کس کو راجع؟ تمییز کو راجع۔ آگے آیا تھا وَيُجْمَعُ، يُجْمَعُ کے اندر بھی ضمیر کس کو راجع؟ تمییز کو۔ پھر ثُمَّ إِنْ كَانَ جو آگے آیا تو ظاہر یہی لگتا تھا کہ اس میں بھی ضمیر کس کو راجع ہونی چاہیے؟ تمییز کو راجع ہونی چاہیے۔ تو وہ معنی بھی کر دیا، تمییز کو راجع کر دی لیکن اس صورت میں كَانَ کو تامہ بنانا پڑے گا۔ لیکن ظاہر یہی ہے کہ اس كَانَ کو ناقصہ بنانے والا احتمال زیادہ بہتر ہے، اس لیے کیونکہ تمییز کی تنوین یا نونِ تثنیہ یہاں مراد نہیں ہے بلکہ کس کی تنوین اور نونِ تثنیہ مراد ہے؟ ماقبل والے اسمِ تام کی۔ لہٰذا کون سا احتمال بہتر ہوا؟ پہلا احتمال جو صاحبِ جامی نے ذکر کیا کہ كَانَ کو ناقصہ بنایا۔ تو پھر دیکھیے کہتے ہیں: ثُمَّ إِنْ كَانَ أَيِ الْمُفْرَدُ الْمِقْدَارُ تَامًّا بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، پھر اگر وہ مفردِ مقدار وہ تام ہو رہا ہو تنوین یا نونِ تثنیہ کے ذریعے، أَوِ الْمَعْنَى یا معنی یہ ہے، دیکھو دوسری عبارت شارحِ جامی ذکر کریں گے، إِنْ وُجِدَ التَّمْيِيزُ، دیکھو وُجِدَ سے کیا بتلایا؟ کہ كَانَ کو تامہ بنا لیں اور ضمیر جو ہے تمییز کو راجع کر دیں۔ کہتے ہیں إِنْ وُجِدَ التَّمْيِيزُ اگر تمییز پائی جائے، مُتَلَبِّسًا بِتَنْوِينٍ، یہ مُتَلَبِّسًا بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ حال واقع ہے بھئی کیونکہ جار مجرور ہے نا اور معرفہ کے بعد جار مجرور آئے تو کیا بنتا ہے عموماً؟ حال بنتا ہے، نکرہ کے بعد جار مجرور آئے تو صفت، اور معرفہ کے بعد جار مجرور آئے تو حال بنتا ہے، تو یہاں حال بنا رہے ہیں بِتَنْوِينٍ کو۔ کہتے ہیں أَوِ الْمَعْنَى یا معنی یہ ہے: إِنْ وُجِدَ التَّمْيِيزُ اگر وہ تمییز پائی جائے، مُتَلَبِّسًا بِتَنْوِينِ الْمُفْرَدِ أَوْ بِالنُّونِ الَّتِي لِلتَّثْنِيَةِ، کہ اس حال میں کہ وہ تمییز جو ہے ملی ہوئی ہو بِتَنْوِينِ الْمُفْرَدِ کس کے ساتھ؟ اس مفرد کی تنوین کے ساتھ، أَوْ بِالنُّونِ الَّتِي لِلتَّثْنِيَةِ یا اس نون کے ساتھ جو تثنیہ کے لیے ہو، اگر تمییز ایسی ہو، فَإِنَّهُ لَمَّا تَمَّ الِاسْمُ بِهِمَا اس لیے کیونکہ اسم، وہ اسم جو ماقبل میں ہے، جب وہ تام ہو گیا اس تنوین یا نونِ تثنیہ کے ذریعے، اقْتَضَى التَّمْيِيزَ تو پھر وہ تمییز کا تقاضا کرتا ہے، تو پھر جَازَتِ الْإِضَافَةُ تو اس صورت میں اضافت جائز ہے۔ کون سی دو صورتوں میں؟ جب ماقبل والا اسم تام ہو رہا ہو تنوین یا نونِ تثنیہ کے ذریعے تو پھر تمییز کی طرف اضافت بھی جائز ہے۔ لیکن ساتھ میں نے بتایا یہ بھی یاد رکھنا کہ وہ تنوین ظاہر ہونی چاہیے، مقدر نہیں ہونی چاہیے۔ تو جَازَتِ الْإِضَافَةُ تو اضافت جائز ہے، أَيْ إِضَافَةُ الْمُفْرَدِ الْمِقْدَارِ إِلَى التَّمْيِيزِ، یعنی اس مفردِ مقدار کی اضافت تمییز کی طرف یہ جائز ہے، إِضَافَةً بَيَانِيَّةً اور یہ اضافت بیانی ہوگی، یہ اضافت بیانی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا اضافتِ بیانی اسے کہتے ہیں: ادھر دیکھیے ایک ہے مضاف پھر آگے آتا ہے مضاف الیہ، تو یہ جو مضاف الیہ ہوتا ہے نا یہ مضاف کا بیان کرتا ہے۔ بھئی عام طور پر مضاف الگ ہوتا ہے مضاف الیہ الگ، غُلَامُ زَيْدٍ، غلام کی ذات الگ ہے زید کی ذات الگ ہے، لیکن بعض اوقات جو آگے مضاف الیہ ہوتا ہے وہ کوئی الگ چیز نہیں ہوتی، وہ اسی مضاف کی وضاحت کر رہا ہوتا ہے اسی کو بیان کر رہا ہوتا ہے، تو اس صورت میں دونوں ایک ہی چیز ہیں گویا، اس کو اضافتِ بیانی کہتے ہیں۔ اس کو اضافتِ بیانی، جیسے مثلاً عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، یہ رطل کی ذرا اضافت کریں یہ رطل تنوین سے تام ہو رہا ہے، تو اب زیت کی طرف اضافت کر دیں عِنْدِي رِطْلُ زَيْتٍ، عِنْدِي رِطْلُ زَيْتٍ۔ اب دیکھو رطل مضاف، زَيْتٍ مضاف الیہ، اور دیکھیے آپ غور کریں یہ زیت اسی رطل کی وضاحت کر رہا ہے کہ یہ رطل کس چیز کا ہے؟ زیت کا ہے کسی اور چیز کا نہیں، اس کو کہتے ہیں اضافتِ بیانی۔ تو کہتے ہیں کہ پھر اضافت جائز ہے، إِضَافَةً بَيَانِيَّةً، کون سی اضافت ہوگی یہ؟ اضافتِ بیانی، بِإِسْقَاطِ التَّنْوِينِ وَنُونِ التَّثْنِيَةِ، تنوین اور نونِ تثنیہ کو ساقط کرتے ہوئے اس لیے کیونکہ اضافت کے وقت تنوین بھی گر جاتی ہے اور نونِ تثنیہ بھی گر جاتا ہے۔ جَوَازًا، اور یہ اضافت جائز ہے بھئی، یہ اضافت جائز ہے واجب نہیں۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں: جَوَازًا شَائِعًا كَثِيرًا، یہ جائز ہے اور شائع ہے کثرت کے ساتھ بھئی۔ بھئی متن میں تو آیا جَازَتِ الْإِضَافَةُ، اگر یہ صورتیں ہوئیں تو اضافت جائز ہے، وَإِلَّا فَلَا اور اگر ایسا نہ ہو تو اضافت جائز نہیں۔ توجہ ہے؟ کتنی صورتوں میں اضافت جائز؟ دو صورتوں میں جب وہ اسم تام ہو کس کے ذریعے؟ تنوین کے ذریعے یا نونِ تثنیہ کے ذریعے۔ اور کون سی دو صورتوں میں نہیں جائز؟ جب وہ تام ہو نونِ جمع کے ذریعے یا جب وہ تام ہو اضافت کے ذریعے، ان دو صورتوں میں اضافت جائز نہیں۔ لیکن اس میں بھی آپ کو بتائیں گے، اس میں بھی بتائیں گے کہ نونِ جمع کی صورتوں میں قلت کے ساتھ جائز ہے، قلت کے ساتھ، یعنی عربوں نے استعمال کیا ہے لیکن نہایت قلیل ہے، نہایت قلیل ہے۔ تو وَإِلَّا فَلَا، لفظوں سے کیا پتہ چل رہا ہے؟ کہ بالکل سرے سے جائز ہی نہیں، اوپر کہا جَازَتِ الْإِضَافَةُ وَإِلَّا فَلَا ورنہ جائز نہیں۔ لیکن آگے شارحِ جامی کیا بتائیں گے؟ کہ یوں نہ کہیں بالکل نہیں جائز بلکہ عَلَى قِلَّةٍ جو ہے یہ جائز ہے۔ تو جب مقابل میں علیٰ قلت جائز ہے تو اوپر بھی تو جَازَتِ الْإِضَافَةُ، اوپر بھی جواز نیچے بھی جواز آ گیا، تو دونوں میں فرق بتلانے کے لیے کہ وہ جو ہے وہ عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ جائز ہے اور یہ عَلَى سَبِيلِ الْكَثْرَةِ جائز ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تاکہ دونوں میں تقابل آ جائے بھئی۔ یہ معنی ہے: جَوَازًا شَائِعًا كَثِيرًا، اور یہ جائز ہے، شائع ہے کثرت کے ساتھ، یعنی خوب کثرت سے یہ جائز ہے، لِحُصُولِ الْغَرَضِ، غرض کے حاصل ہونے کی وجہ سے۔ بھئی دیکھیے یہ اس صورت میں اضافت کیوں جائز ہے جب اسم تام ہو رہا ہو تنوین یا نونِ تثنیہ کے ساتھ؟ تو آپ کو بتلائیں گے وجہ یہ کہ جب آپ اضافت کریں گے تو مقصد بھی حاصل ہو جائے گا اور تخفیف بھی آ جائے گی کیونکہ تنوین یا نونِ تثنیہ بھی گر جائے گا۔ جب تنوین گر گئی یا نونِ تثنیہ گر گیا تو لفظوں میں بھی تخفیف آ گئی اور نیز مقصد بھی حاصل ہو گیا کیونکہ مقصد کیا تھا؟ مثلاً میں کہتا ہوں عِنْدِي رِطْلٌ زَيْتًا، یہ رِطْلٌ میں ابہام تھا، زَيْتًا تمییز نے آ کر ابہام کو دور کر دیا۔ جب میں اضافت کروں گا عِنْدِي رِطْلُ زَيْتٍ تو رطل سے تنوین گر گئی، دیکھو تخفیف بھی آ گئی، اور نیز یہ اضافت بھی کون سی ہے؟ اضافتِ بیانی ہے جس میں مضاف الیہ بیان کرتا ہے کس کا؟ مضاف کا، تو وہ بیان بھی آ گیا۔ رطل میں ابہام تھا وہ آگے مضاف الیہ اس ابہام کو بھی دور کر دے گا اور لفظوں میں بھی تخفیف آ گئی، دونوں کام ہو گئے۔ تو یہ معنی ہے: لِحُصُولِ الْغَرَضِ غرض کے حاصل ہونے کی وجہ سے، وَهُوَ رَفْعُ الْإِبْهَامِ، یہ درمیان میں بتلا دیا کہ وہ غرض کیا ہے، تمییز لانے کا مقصد کیا ہے؟ ابہام کو دور کرنا ہے، تو جب اضافت کر دو گے وہ غرض پھر بھی حاصل ہے، ابہام دور ہو رہا ہے۔ بِذٰلِكَ، اس بِذٰلِكَ کو جوڑیں حُصُول کے ساتھ، درمیان میں بتایا وہ غرض کیا ہے، توجہ ہے؟ غرض کیا ہے؟ پھر دہراؤ: وَهُوَ رَفْعُ الْإِبْهَامِ ابہام کو دور کرنا ہے، اور اضافت کی صورت میں بھی ابہام دور ہوگا کہ نہیں ہوگا؟ اضافتِ بیانی ہے تو ابہام بھی دور ہو جائے گا۔ تو کہتے ہیں لِحُصُولِ الْغَرَضِ بِذٰلِكَ، ذرا یہ وَهُوَ رَفْعُ الْإِبْهَامِ کو ہٹا دیں، لِحُصُولِ الْغَرَضِ بِذٰلِكَ مَعَ التَّخْفِيفِ، اس لیے کیونکہ اس کے ذریعے غرض بھی حاصل ہو جائے گی مَعَ التَّخْفِيفِ ساتھ تخفیف کے۔ غرض بھی حاصل ہو گئی اور تخفیف بھی آ گئی۔ آگے دیکھیے: نَحْوُ رِطْلُ زَيْتٍ، دیکھو اضافت کر دی، تخفیف بھی آ گئی اور ابہام بھی دور ہو گیا، مضاف الیہ نے بیان کر دیا۔ وَمَنَوَا سَمْنٍ۔ آگے دیکھیے: وَإِلَّا أَيْ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِتَنْوِينٍ أَوْ بِنُونِ التَّثْنِيَةِ، اور اگر وہ مفردِ مقدار تنوین یا نونِ تثنیہ کے ساتھ نہ ہو، تنوین اور نونِ تثنیہ کے ساتھ نہ ہو تو کتنی صورتیں رہ گئیں؟ دو، وہ دونوں بیان کر رہے ہیں: بِأَنْ يَكُونَ بِنُونِ الْجَمْعِ أَوِ الْإِضَافَةِ، بایں صورت کہ وہ جو مفردِ مقدار ہے وہ نونِ جمع یا اضافت کے ساتھ ہو، فَلَا تَجُوزُ الْإِضَافَةُ إِلَّا بِقِلَّةٍ فِي نُونِ الْجَمْعِ، تو اضافت جائز نہیں ہے إِلَّا بِقِلَّةٍ مگر قلیل طور پر فِي نُونِ الْجَمْعِ نونِ جمع میں۔ نونِ جمع میں قلت کے ساتھ اضافت جائز ہے، قلت کے ساتھ، نَحْوُ عِشْرُو دِرْهَمٍ۔ عِشْرُو دِرْهَمٍ بھئی ادھر دیکھیے: عِشْرُونَ دِرْهَمًا کیا معنی؟ بیس درہم، اور عِشْرُو دِرْهَمٍ اس کا بھی وہی معنی، بیس درہم، ہاں اضافت میں تخفیف بھی آ گئی نونِ جمع بھی گر گیا اور نیز وہ مقصد بھی حاصل ہو گیا، لیکن یہ نہایت قلیل ہے عربی زبان میں، عربی زبان میں نہایت قلیل آیا ہے کہ اس طرح وہ استعمال کر لیتے ہیں۔ جبکہ باقی اضافت والی صورت، اس میں تو ایک مضاف الیہ پہلے ہی آ رہا ہے، تو جب لفظ ایک چیز کی طرف مضاف ہو تو دوبارہ کسی اور کی طرف اس کی اضافت نہیں کی جاتی۔ تو کہتے ہیں: أَمَّا فِي الْإِضَافَةِ، باقی اضافت والی صورت میں فَلِئَلَّا تَلْزَمَ إِضَافَةُ الْمُضَافِ، تاکہ کہیں لازم نہ آئے مضاف کی اضافت۔ بھئی ایک لفظ پہلے ہی مضاف ہے آپ دوبارہ اس کو کسی اور کی طرف بھی مضاف کرنا چاہتے ہیں، تو یہ تو اضافتِ مضاف ہے اور یہ جائز نہیں ہے۔ وَأَمَّا فِي نُونِ الْجَمْعِ، جی اب پھر اس کی تفصیل بیان کرنے لگے ہیں: نونِ جمع میں عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ جائز ہے، عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ جائز ہے لیکن عام جائز نہیں، کثرت کے ساتھ جائز نہیں، کیوں نہیں جائز؟ وجہ بیان کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں وجہ یہ کہ یہ جو نونِ جمع ہے اس میں اضافت غیرِ تمییز کی طرف کثرت سے استعمال ہوتی ہے۔ یوں کہو یہ جو نونِ جمع والی صورت ہے اس میں غیرِ تمییز کی طرف بھی اضافت ہوتی رہتی ہے۔ کس کی طرف؟ بھئی ماقبل والا اسم تام ہو رہا ہے نونِ جمع کے ساتھ، اور اس کی اضافت ہوتی ہے غیرِ تمییز کی طرف عام طور پر، تو اگر آپ تمییز کی طرف بھی اضافت جائز قرار دے دیں گے تو اب سننے والے کو پڑھنے والے کو پتہ نہیں چلے گا کہ یہ جو آگے مضاف الیہ آ رہا ہے یہ تمییز ہے یا تمییز نہیں۔ تمییز ہے؟ وہ اسم جو تام ہو کس کے ذریعے؟ نونِ جمع کے ذریعے، اس کی اضافت غیرِ تمییز کی طرف بھی ہوتی رہتی ہے۔ اگر آپ تمییز کی طرف بھی اضافت جائز قرار دے دیں گے تو پھر وہ تمییز کی طرف بھی مضاف ہو رہا ہے غیرِ تمییز کی طرف بھی مضاف ہو رہا ہے، تو پڑھنے والے یا سننے والے کو تو پتہ نہیں چلے گا کہ اس وقت جو آگے مضاف الیہ ہے وہ تمییز ہے یا تمییز نہیں ہے۔ اس لیے وہاں پر چونکہ تمییز کا التباس لازم آتا تھا غیرِ تمییز کے ساتھ، اس لیے وہاں جائز نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَأَمَّا فِي نُونِ الْجَمْعِ، اور باقی نونِ جمع کے اندر، فَلِأَنَّهُ جَازَ أَنْ يُضَافَ إِلَى غَيْرِ الْمُمَيِّزِ، اس لیے کیونکہ جائز ہے کہ اس کی اضافت کی جائے غیرِ ممیّز کی طرف۔ ممیّز وہی تمییز کا نام ہے، اس میں اضافت کی جاتی ہے غیرِ ممیّز کی طرف، نَحْوُ عِشْرِيكَ وَعِشْرِي رَمَضَانَ بِالِاتِّفَاقِ، یعنی بالاتفاق غیرِ ممیّز کی طرف اضافت کی جاتی ہے۔ عِشْرِيكَ، عِشْرِيكَ یہ تو نَحْوُ کی وجہ سے عِشْرِيكَ ہے، نَحْوُ مضاف اور عِشْرِيكَ مضاف الیہ، عِشْرُوكَ کہہ لیں یا عِشْرِيكَ کہہ لیں، تو عِشْرُونَكَ تو یہ اضافت کر دی۔ اور یاد رکھو یہ اس صورت میں اضافت جو ہوگی اس صاحبِ اسم کی طرف اضافت ہوتی ہے، کس کی طرف؟ صاحبِ اسم۔ یہ عِشْرُونَ یہ ہے وہ اسم، اور یہ کاف ضمیر ہے مضاف الیہ، تو یہ صاحبِ اسم ہے۔ کیا معنی؟ عِشْرُوكَ یعنی آپ کے بیس، مخاطب ہے نا تو یہ عِشْرُونَ کس کے ہیں؟ مخاطب کے ہیں، یہ عِشْرُونَ کس کے ہیں؟ مخاطب کے ہیں، تو مخاطب کون ہوا؟ صاحبِ عِشْرِينَ ہوا، کون؟ صاحبِ عِشْرِينَ ہوا یا یوں کہیں صاحبِ اسم ہوا جو ماقبل جو اس کی طرف مضاف ہو رہا ہے۔ یہ دوسری مثال میں دیکھ لو: جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، غلام مضاف ہے اور زَيْدٍ مضاف الیہ، اور اس میں دیکھو غلام کی اضافت کس کی طرف ہو رہی ہے؟ صاحبِ مضاف کی طرف، یہ زید کون ہے؟ یہ صاحبِ غلام ہے، یہ غلام والا ہے، یعنی یہ غلام کا مالک ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو جیسے غُلَامُ زَيْدٍ کا کیا معنی؟ زید کا غلام، تو یہ غلام کی اضافت ہے کس کی طرف؟ صاحبِ غلام کی طرف یعنی صاحبِ مضاف کی طرف، تو اسی طرح ان کے اندر بھی یہ جو نونِ جمع ہے اس کے اندر بھی جو اکثر اضافت ہوتی ہے وہ صاحبِ مضاف کی طرف ہوتی ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح عِشْرِي رَمَضَانَ کیا معنی؟ رمضان کا بیسواں دن، رمضان کا بیسواں دن۔ تو دیکھو یہ رمضان کون ہے؟ صاحبِ عِشْرِينَ ہے، یہ بیسویں دن والا ہے، تو عِشْرِي رَمَضَانَ کا کیا معنی؟ رمضان کا بیسواں دن، اور عِشْرِيكَ اس کا کیا معنی؟ آپ کے بیس، عِشْرِيكَ یا عِشْرُوكَ۔ اور اسی طرح عِشْرِي رَمَضَانَ یا عِشْرُو رَمَضَانَ، حالتِ رفعی میں واؤ کے ساتھ، نصبی اور جری میں یا کے ساتھ۔ تو اب دیکھو یہاں اضافت ہو رہی ہے عِشْرُونَ کی تمییز کی طرف نہیں کیونکہ یہ کاف ضمیر تو تمییز نہیں ہے، تمییز تو نکرہ ہوتی ہے، تو یہ کاف ضمیر تمییز نہیں ہے۔ اسی طرح عِشْرِي رَمَضَانَ اس کے اندر رمضان کی طرف اضافت ہو رہی ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ اور یہ تمییز نہیں ہے۔ تو لہٰذا نونِ جمع والی صورت میں غیرِ تمییز کی طرف اضافت ہوتی رہتی ہے یعنی غیرِ ممیّز کی طرف اضافت ہوتی رہتی ہے، تو اگر ممیّز کی طرف بھی اضافت کر دیں گے تو سننے اور پڑھنے والے کو پتہ نہیں چلے گا کہ مضاف الیہ اس وقت ممیّز ہے یا ممیّز نہیں، تو التباس کی وجہ سے جائز نہیں بھئی۔ دیکھیے ترجمہ بھئی، کہتے ہیں: وَأَمَّا فِي نُونِ الْجَمْعِ، اور باقی نونِ جمع کے اندر فَلِأَنَّهُ جَازَ أَنْ يُضَافَ إِلَى غَيْرِ الْمُمَيِّزِ، اس لیے کیونکہ جائز ہے کہ اس کی اضافت غیرِ ممیّز کی طرف کی جائے، نَحْوُ عِشْرِيكَ وَعِشْرِي رَمَضَانَ بِالِاتِّفَاقِ، اور یہ بالاتفاق جائز ہے، لِكَثْرَةِ الْحَاجَةِ إِلَيْهِ، اس لیے کیونکہ اس کی طرف کثرتِ حاجت ہے یعنی اس کی طرف حاجت کثرت سے پیش آتی رہتی ہے، ضرورت پیش آتی ہے تو یہ اس کی اضافت غیرِ تمییز کی طرف کرتے ہیں۔ فَلَوْ أُضِيفَ إِلَى الْمُمَيِّزِ، اگر اس نونِ جمع والے اسم کی اضافت کر دی جائے ممیّز کی طرف، لَزِمَ الِالْتِبَاسُ، تو التباس لازم آئے گا۔ لَزِمَ الِالْتِبَاسُ فِي بَعْضِ الصُّوَرِ، کیسے پڑھیں گے؟ لَزِمَ، جی، لَزِمَ، شاباش لَزِمَ الِالْتِبَاسُ بھئی۔ دیکھیے الِالْتِبَاسُ یہ بابِ افتعال ہے، ہمزہ شروع کا وصلی ہے یہ گر جائے گا، یہ الف لام آ گیا تو التباس کا ہمزہ گر گیا، تو دونوں لام ساکن ہیں شروع میں، تو پھر پہلے لام کو کسرہ دے دیں گے اَلِلْتِبَاسُ، اَلِلْتِبَاسُ، اور پھر درجِ عبارت میں الف لام والا ہمزہ وہ بھی گر جائے گا، تو کیسے پڑھیں گے؟ لَزِمَ الِالْتِبَاسُ۔ تو طلبہ عموماً کیسے پڑھتے ہیں؟ لَزِمَ الْاِلْتِبَاسُ، تو یہ لَزِمَ الْاِلْتِبَاسُ نہیں، لَزِمَ الِالْتِبَاسُ۔ تو فَلَوْ أُضِيفَ إِلَى الْمُمَيِّزِ، اگر اس کی اضافت کر دی جائے ممیّز کی طرف، لَزِمَ الِالْتِبَاسُ تو التباس لازم آئے گا فِي بَعْضِ الصُّوَرِ بعض صورتوں میں، لِأَنَّهُ لَا يُعْلَمُ مَثَلًا عِنْدَ إِضَافَةِ عِشْرِينَ إِلَى رَمَضَانَ، لِأَنَّهُ لَا يُعْلَمُ اس لیے کیونکہ معلوم نہیں ہو سکے گا مَثَلًا مثال کے طور پر عِنْدَ إِضَافَةِ عِشْرِينَ إِلَى رَمَضَانَ، جس وقت کہ عِشْرِينَ کی اضافت کی جائے رمضان کی طرف، تو اس وقت پتہ نہ چل سکے گا کہ أَنَّهُ أَرَادَ عِشْرِينَ رَمَضَانَ کہ اس نے رمضان کے بیس دن کا ارادہ کیا ہے، أَوْ أَرَادَ الْيَوْمَ الْعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ، یا رمضان کے بیسویں دن کا ارادہ کیا ہے۔ بھئی یاد رکھو یہ جو عدد ہے نا عدد، عدد جب آپ کسی چیز کا مرتبہ بتلانا چاہیں، مرتبہ بتلانا چاہیں، تو عدد کو فَاعِل وزن پر لے جاتے ہیں، فَاعِل۔ جیسے ثَلَاثَةٌ کا کیا معنی؟ تین، لیکن آپ بتلانا چاہتے ہیں تیسرا یعنی تیسرے درجے والا، تو کیا کہیں گے؟ ثَالِثٌ، دیکھو فَاعِل وزن پر لے گئے۔ أَرْبَعَةٌ کا کیا معنی؟ چار، لیکن اگر آپ بتلانا چاہتے ہیں چوتھے درجے والا، تو کیا کہیں گے؟ رَابِعٌ۔ خَمْسَةٌ کا معنی پانچ، آپ بتلانا چاہتے ہیں پانچواں تو کیا کہیں گے؟ خَامِسٌ۔ تو عدد سے جب آپ نے درجہ بتلانا ہو تو پھر اس کو فَاعِل وزن پر لے جاتے ہیں۔ جبکہ یہ جو دہائیاں ہیں، یعنی عِشْرُونَ، ثَلَاثُونَ، أَرْبَعُونَ، یہ یہی دہائیاں عدد کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں اور یہی دہائیاں درجہ بتلانے کے لیے بھی۔ یعنی عِشْرُونَ کا معنی بیس بھی اور عِشْرُونَ کا معنی بیسواں بھی، یعنی بیسویں درجے والا۔ ثَلَاثُونَ کا معنی تیس بھی اور ثَلَاثُونَ کا معنی تیسویں درجے والا بھی۔ مثلاً میں کہنا چاہتا ہوں تیسرا باب، تو کیا کہوں گا؟ الْبَابُ الثَّالِثُ۔ میں کہنا چاہتا ہوں چوتھا باب، تو کیا کہوں گا؟ الْبَابُ الرَّابِعُ۔ اور میں کہنا چاہتا ہوں بیسواں باب، تو کیا کہوں گا؟ الْبَابُ الْعِشْرُونَ، اسی طرح عِشْرُونَ لے آؤں گا۔ تو معلوم ہوا یہ جو دہائیاں ہیں یہ درجہ بتلانے کے لیے بھی آتی ہیں اور عدد کے لیے بھی آتی ہیں۔ توجہ ہے؟ تو یہاں پر دیکھو انہوں نے کہا عِشْرِينَ رَمَضَانَ، کہ اگر اضافت عِشْرِينَ کی رمضان کی طرف کر دی جائے تو پتہ نہیں چلے گا کہ عِشْرِينَ رَمَضَانَ مراد ہے أَوْ أَرَادَ الْيَوْمَ الْعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ۔ دیکھو عِشْرِينَ رَمَضَانَ کا ترجمہ کریں ذرا، تمییز بنائیں رمضان کو۔ ادھر دیکھیے: عِشْرُونَ دِرْهَمًا کیا معنی ہوتا تھا؟ بیس درہم، معلوم ہوا یہ عِشْرُونَ کیا ہیں؟ وہی درہم ہی ہیں۔ تو عِشْرُونَ رَمَضَانَ کیا معنی؟ بیس دن کس کے ہیں؟ رمضان ہی کے ہیں، تو جب آپ رمضان کے بیس دن بتلانا چاہیں تو یوں کہیں گے عِشْرُونَ رَمَضَانَ، رمضان کے بیس دن۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اگر آپ رمضان کے بیس دن بتلانا چاہتے ہیں کسی معین رمضان کے، تو کیسے کہیں گے؟ عِشْرُونَ رَمَضَانَ، کیا معنی؟ رمضان کے بیس دن۔ اور جب آپ رمضان کا بیسواں دن یعنی وہ درجہ بتلانا چاہتے ہیں دن کا رمضان میں، تو پھر آپ کیا کہیں گے؟ پھر آپ اضافت کے ساتھ کہیں گے: عِشْرُو رَمَضَانَ، یعنی کیا معنی؟ رمضان کا بیسواں دن۔ تو عِشْرُونَ رَمَضَانَ بغیر اضافت کے کہیں تو کیا معنی؟ رمضان کے بیس دن، اور عِشْرُو رَمَضَانَ اضافت کے ساتھ کہیں تو کیا معنی؟ رمضان کا بیسواں دن بھئی۔ پھر دہرائیں: عِشْرُونَ رَمَضَانَ کا کیا معنی تھا؟ رمضان کے بیس دن۔ اگر اضافت جائز قرار دے دی جائے اور اس میں بھی کہہ دیا جائے عِشْرُو رَمَضَانَ، تو اب تو پتہ نہیں چلے گا کہ رمضان کے بیس دن مراد ہیں یا رمضان کا بیسواں دن مراد ہے، تمییز کا التباس لازم آئے گا کس سے؟ غیرِ تمییز کے ساتھ، اس لیے نونِ جمع کی صورت میں اضافت عام جائز نہیں، عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ جائز ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنی ہے: فَلَوْ أُضِيفَ إِلَى الْمُمَيِّزِ، اگر اضافت کر دی جائے ممیّز کی طرف، لَزِمَ الِالْتِبَاسُ فِي بَعْضِ الصُّوَرِ تو التباس لازم آئے گا بعض صورتوں میں، لِأَنَّهُ لَا يُعْلَمُ مَثَلًا اس لیے کیونکہ معلوم نہیں ہو سکے گا مثال کے طور پر، عِنْدَ إِضَافَةِ عِشْرِينَ إِلَى رَمَضَانَ جس وقت کہ عِشْرِينَ کی اضافت کر دی جائے رمضان کی طرف، کہ أَنَّهُ أَرَادَ عِشْرِينَ رَمَضَانَ کہ اس نے رمضان کے بیس دن کا ارادہ کیا ہے، أَوْ أَرَادَ الْيَوْمَ الْعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ یا اس نے رمضان میں سے بیسویں دن کا ارادہ کیا ہے۔ تو فَلَا يُضَافُ فِي غَيْرِ صُورَةِ الِالْتِبَاسِ أَيْضًا، تو لہٰذا التباس کے علاوہ صورتوں کے اندر بھی اضافت نہیں کی جائے گی۔ بھئی بعض صورتوں میں التباس لازم آتا ہے تمام صورتوں میں التباس نہیں، لیکن جب بعض صورتوں کے اندر التباس کی وجہ سے اضافت جائز نہیں، تو نونِ جمع کی باقی صورتوں کے اندر بھی اضافت جائز نہیں تاکہ سارے باب کا ایک حکم ہو جائے، سارے باب کا ایک حکم۔ بھئی بعض جگہ تو التباس لازم آتا ہے بعض جگہ التباس لازم نہیں آتا، تو اگر بعض جگہ جائز قرار نہ دیں اور بعض جگہ جائز قرار دے دیں تو پھر تو سارے باب کا ایک حکم نہیں رہے گا، لہٰذا جب بعض صورتوں میں التباس لازم آیا اور وہاں پر اضافت کو ممنوع قرار دیا گیا، تو باقی ساری جگہ بھی ممنوع قرار دے دیا گیا جہاں نونِ جمع آ رہا ہو، تاکہ پورے باب کا ایک ہی حکم ہو جائے۔ یہ معنی ہے: فَلَا يُضَافُ فِي غَيْرِ صُورَةِ الِالْتِبَاسِ أَيْضًا، تو لہٰذا جن صورتوں میں التباس نہ ہو ان میں بھی اضافت نہیں کی جائے گی، إِلَّا عَلَى قِلَّةٍ مگر قلت پر یعنی قلیل طور پر کیا جاتا ہے عربی میں، لِيَكُونَ الْبَابُ أَقْرَبَ إِلَى الِاطِّرَادِ، تاکہ یہ باب جو ہے اطراد کے زیادہ قریب ہو جائے۔ اطراد کا معنی ہے سارے باب کا موافق ہونا، سارے باب کا ایک جیسا ہونا۔ تو کہنا تو یوں چاہیے تھا صاحبِ جامی کو: طَرْدًا لِلْبَابِ، اس پورے باب کا حکم ایک جیسا کرنے کے لیے اضافت نہیں کی جائے گی۔ لیکن بتا چکے ہیں کہ عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ نونِ جمع میں بھی اضافت جائز ہے، تو لہٰذا جب عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ جائز ہے تو باقی سب جگہ آپ ممنوع بھی قرار دے دیں تو بھی پورے باب کا حکم تو ایک جیسا نہ ہوا، پورے باب کا ایک حکم۔ تو کہتے ہیں ہاں باقی جگہ ممنوع قرار دے دیا گیا تاکہ باب جو ہے اطراد کے زیادہ سے زیادہ قریب ہو جائے۔ چند جگہ عَلَى سَبِيلِ الْقِلَّةِ جائز ہے باقی پورے باب میں جائز نہیں ہے، تو گویا باب اطراد کے قریب ہو گیا، پورا باب تو ایک جیسا نہ ہوا لیکن اطراد کے قریب ہو گیا۔ یہ معنی ہے: لِيَكُونَ الْبَابُ أَقْرَبَ إِلَى الِاطِّرَادِ، تاکہ یہ باب جو ہے اطراد کے زیادہ سے زیادہ قریب ہو جائے۔ بعض علما نے یہاں اشکال کیا ہے بھئی، اشکال یہ، توجہ سے: تمییز کا نکرہ ہونا واجب ہے علمائے بصرہ کے نزدیک۔ لہٰذا عِشْرِينَ رَمَضَانَ اس کا کیا ترجمہ کیا؟ رمضان کے بیس دن، جب تمییز ہو: عِشْرِينَ رَمَضَانَ کیا معنی؟ عِشْرِينَ ہے ممیّز اور رَمَضَانَ ہے اس سے تمییز، یعنی کسی معین رمضان کے بیس دن مراد ہیں۔ اور رَمَضَانَ اس کو آپ نے غیر منصرف پڑھا کیوں؟ کیونکہ کوئی معین رمضان مراد ہے، تو یہ علم بھی ہوا اور نیز اس میں الف نون مزیدتان بھی ہیں، تو یہ غیر منصرف ہوا۔ تو معلوم ہوا کسی معین رمضان کے بیس دن مراد ہیں بھئی۔ تو بعض علما اشکال کرتے ہیں کہ یہ عِشْرِينَ رَمَضَانَ نہیں ہونا چاہیے تھا، تنوین آنی چاہیے تھی: عِشْرِينَ رَمَضَانًا، عِشْرِينَ رَمَضَانًا، اس لیے کیونکہ اگر آپ کوئی معین رمضان مراد لیتے ہیں پھر تو وہ متعین ہے پھر تو یہ علم ہے، حالانکہ تمییز جو ہے وہ معرفہ نہیں آتی، تمییز میں واجب ہے کہ وہ نکرہ ہونی چاہیے۔ لہٰذا یہاں رمضان جو آیا اس سے کوئی بھی رمضان مراد ہو سکتا ہے، کسی بھی رمضان کے بیس دن، تو عِشْرِينَ رَمَضَانًا تنوین کے ساتھ۔ کیا معنی؟ رَمَضَانًا کی تنوین کیا بتلا رہی ہے؟ کہ معرفہ ہے نکرہ ہے؟ نکرہ ہے۔ توجہ ہے؟ معرفہ ہوتا پھر تو اس نے غیر منصرف بن جانا تھا، معرفہ بھی ہے الف نون مزیدتان بھی ہیں، تو لہٰذا اس کو علم نہ بناؤ نکرہ بنا دو، کوئی رمضان۔ تو معنی کیا ہوا عِشْرِينَ رَمَضَانًا؟ کسی رمضان کے بیس دن۔ توجہ ہے؟ جبکہ بعضوں نے پھر ترجمہ کیا کہ عِشْرِينَ رَمَضَانًا اس صورت میں معنی ہوگا عِشْرِينَ رَمَضَانًا بیس رمضان، یعنی رمضان کے بیس مہینے، جو کتنے سالوں میں آئیں گے؟ ہر سال میں ایک رمضان آتا ہے تو بیس سالوں میں بیس رمضان آئے ہیں، وہ مراد ہیں عِشْرِينَ رَمَضَانًا تنوین کے ساتھ۔ عِشْرِينَ رَمَضَانًا جیسے عِشْرُونَ دِرْهَمًا کا کیا معنی ہوتا تھا؟ بیس درہم، تو عِشْرِينَ رَمَضَانًا کا کیا معنی ہوگا؟ بیس رمضان جو بیس سالوں میں آئے ہوں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ اشکال کیا بعضوں نے کہ رَمَضَانَ اگر معین رمضان کے بیس دن مراد لینے ہوں تو پھر تو رمضان کو تمییز نہیں بنا سکتے کیونکہ یہ معرفہ ہے بھئی۔ تو شاید پھر صاحبِ جامی نے یہ مثال جو ذکر کی یہ علمائے کوفہ کے مذہب پر ہو، ان کے نزدیک تمییز کا نکرہ ہونا واجب نہیں ہے بھئی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ وَعَنْ غَيْرِ مِقْدَارٍ۔ جی اس کا عطف ماقبل میں وہ جو پیچھے آیا تھا فَالْأَوَّلُ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ غَالِبًا، وہ جہاں بڑا پیچیدہ اعتراض ذکر ہوا تھا، تو یہ اسی عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ پر عطف ہے۔ پہلی قسم ابہام کو دور کرتی ہے عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ مفردِ مقدار سے بھی، اور آگے آیا وَعَنْ غَيْرِ مِقْدَارٍ اور غیرِ مقدار سے بھی بھئی۔ دیکھیے پہلے متن دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَعَنْ غَيْرِ مِقْدَارٍ، اور غیرِ مقدار سے بھی پہلی قسم ابہام کو دور کرتی ہے، نَحْوُ خَاتَمٌ حَدِيدًا، جیسے خَاتَمٌ حَدِيدًا۔ اب دیکھو خَاتَم انگوٹھی کو کہتے ہیں، اب یہ تو مقدار نہیں ہے، مقدار نہیں ہے، لیکن اس کی جنس میں ابہام تھا کہ انگوٹھی کس چیز کی ہے؟ سونے کی ہے، چاندی کی ہے، پیتل کی ہے، لوہے کی ہے؟ تو آگے حَدِيدًا نے آ کر ابہام کو دور کر دیا کہ یہ انگوٹھی لوہے کی ہے۔ تو کہتے ہیں نَحْوُ خَاتَمٌ حَدِيدًا، تو یہ حَدِيدًا تمییز ہے منصوب ہے۔ آگے متن دیکھیے: وَالْخَفْضُ أَكْثَرُ، خفض کہتے ہیں جر کو، اور اس قسم کے اندر جر زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس قسم کے اندر۔ بھئی پہلی قسم جو ہے تمییز کی وہ ابہام کو دور کرتی ہے مقدار سے بھی اور غیرِ مقدار سے بھی، اور اس غیرِ مقدار میں اکثر جر استعمال ہوتا ہے یعنی اضافت کر دی جاتی ہے، خَاتَمٌ حَدِيدًا نہیں کہتے بلکہ خَاتَمُ حَدِيدٍ کہتے ہیں۔ اب دیکھیے اس کو شرح کے ساتھ۔ کہتے ہیں: وَعَنْ غَيْرِ مِقْدَارٍ عَطْفٌ عَلَى قَوْلِهِ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ، مصنف کا یہ قول جو ہے عَنْ غَيْرِ مِقْدَارٍ یہ معطوف ہے مصنف کے قول عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ پر، أَيِ الْأَوَّلُ كَمَا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ مُفْرَدٍ مِقْدَارٍ، یعنی تمییز کی پہلی قسم جیسے وہ ابہام کو دور کرتی ہے مفردِ مقدار سے، كَذٰلِكَ يَرْفَعُهُ عَنْ مُفْرَدٍ غَيْرِ مِقْدَارٍ، اسی طرح تمییز کی پہلی قسم ابہام کو دور کرتی ہے مفردِ غیرِ مقدار سے بھی۔ بھئی غیرِ مقدار سے آپ کی کیا مراد ہے؟ بتلا رہے ہیں: أَيْ مَا لَيْسَ بِعَدَدٍ وَلَا وَزْنٍ وَلَا ذِرَاعٍ وَلَا كَيْلٍ وَلَا مِقْيَاسٍ، یعنی غیرِ مقدار سے مراد یہ ہے کہ وہ چیز نہ تو عدد ہو، نہ وزن ہو، نہ ذراع ہو، نہ کیل ہو، اور نہ مقیاس ہو، نَحْوُ خَاتَمٌ حَدِيدًا۔ فَإِنَّ الْخَاتَمَ مُبْهَمٌ بِاعْتِبَارِ الْجِنْسِ، اس لیے کیونکہ خاتم جو ہے مبہم ہے اپنی جنس کے اعتبار سے، خاتم کہنے سے، انگوٹھی کہنے سے اس کی جنس کا پتہ نہیں چلتا۔ کہتے ہیں فَإِنَّ الْخَاتَمَ مُبْهَمٌ بِاعْتِبَارِ الْجِنْسِ اس لیے کیونکہ خاتم جو ہے مبہم ہے اپنی جنس کے اعتبار سے، تَامٌّ بِتَنْوِينٍ، اور یہ لفظ تام ہو رہا ہے تنوین کے ذریعے، فَاقْتَضَى تَمْيِيزًا تو اس نے تمییز کا تقاضا کیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ فعل کے اندر بھی جب فاعل آ جائے اس کے بعد وہ کس کا تقاضا کرتا ہے؟ مفعول کا، تو یہ اسمِ تام بھی جب تنوین کے ذریعے تام ہو گیا اب اس نے تمییز کا تقاضا کیا کیونکہ اس کی جنس میں ابہام تھا، تو پھر تمییز کو یہ آگے نصب دیتا ہے۔ کہتے ہیں: وَالْخَفْضُ أَيْ خَفْضُ التَّمْيِيزِ بِإِضَافَةِ غَيْرِ الْمِقْدَارِ إِلَيْهِ أَكْثَرُ، أَيْ خَفْضُ التَّمْيِيزِ، تمییز کا جر جو ہے بِإِضَافَةِ غَيْرِ الْمِقْدَارِ إِلَيْهِ، غیرِ مقدار کی اس کی طرف اضافت کرتے ہوئے، یہ جو تمییز کا جر ہے، أَكْثَرُ یہ زیادہ ہے اسْتِعْمَالًا باعتبار استعمال کے۔ بھئی اس کے اندر اکثر جو ہے اضافت کر دی جاتی ہے اور اس میں جر پڑھتے ہیں تمییز پر۔ بھئی کیا وجہ ہے؟ آپ کو بتائیں گے کہ وجہ یہ کہ ایک تو اضافت کی وجہ سے خفت آ جائے گی، خَاتَمُ حَدِيدٍ دیکھو خَاتَمٌ سے تنوین گر گئی، تو ایک وجہ یہ کہ ابہام بھی دور ہو گیا اور تخفیف بھی آ گئی۔ ابہام بھی دور ہوا، پتہ چل گیا انگوٹھی کس چیز کی ہے؟ لوہے کی ہے، اور تخفیف بھی آ گئی۔ اور نیز اس وجہ سے بھی اس میں اضافت زیادہ ہے کیونکہ مبہمات کے اندر اصل مقداریں ہیں، مقداریں ابہام کے اندر اصل ہیں، مقداریں چاہتی ہیں کہ ان کے بعد تمییز لائی جائے اور اس تمییز کو نصب دیں، جبکہ اور چیزوں کے اندر ابہام اس درجے کا نہیں، جب اس درجے کا ابہام نہیں تو یہ اتنا زیادہ تقاضا نہیں کرتیں کہ تمییز کو نصب دیں، تو پھر یہاں پر اضافت کی جاتی ہے۔ معلوم ہوا جو مقداریں ہیں وہ ابہام کی وجہ سے تمییز کا تقاضا کرتی ہیں زیادہ، وہ زیادہ تقاضا کرتی ہیں، اور یہ باقی چیزیں تمییز کا اتنا تقاضا نہیں کرتیں یہ نہیں چاہتیں کسی اسم کو نصب دینا، تو لہٰذا پھر یہاں کیا کر دیا جاتا ہے؟ اضافت کر دی جاتی ہے۔ کہتے ہیں: لِحُصُولِ الْغَرَضِ مَعَ الْخِفَّةِ، غرض کے حاصل ہو جانے کی وجہ سے مَعَ الْخِفَّةِ ساتھ تخفیف کے۔ غرض کیا تھی؟ رفعِ ابہام، وہ بھی حاصل ہوا اور خفت بھی آ گئی۔ وَلِقُصُورِ غَيْرِ الْمِقْدَارِ عَنْ طَلَبِ التَّمْيِيزِ، یہ دوسری وجہ ذکر کر رہے ہیں کہ جر کیوں پڑھتے ہیں۔ کہتے ہیں وَلِقُصُورِ غَيْرِ الْمِقْدَارِ عَنْ طَلَبِ التَّمْيِيزِ، قصور کا معنی کمی بھئی، کمی، اس لیے وَلِقُصُورِ غَيْرِ الْمِقْدَارِ اس لیے کیونکہ غیرِ مقدار میں کمی ہوتی ہے عَنْ طَلَبِ التَّمْيِيزِ تمییز طلب کرنے سے۔ مقدار تو تمییز کو ضرور طلب کرتی ہے، عِنْدِي رِطْلٌ کہا تو رِطْلٌ ضرور تمییز کو طلب کر رہا ہے اور لہٰذا وہ زَيْتًا لائیں گے اور وہ اس کو نصب دے گا۔ لیکن غیرِ مقدار میں تمییز کا تقاضا اتنا زیادہ نہیں ہوتا، یہ اتنا زیادہ یوں کہیں نصب نہیں دینا چاہتیں، تو پھر جر ہی پڑھ دیتے ہیں اضافت کر دیتے ہیں۔ یہ معنی ہے: وَلِقُصُورِ غَيْرِ الْمِقْدَارِ عَنْ طَلَبِ التَّمْيِيزِ، اس لیے کیونکہ غیرِ مقدار جو ہے وہ ناقص ہے طلبِ تمییز سے، لِأَنَّ الْأَصْلَ فِي الْمُبْهَمَاتِ الْمَقَادِيرُ، اس لیے کیونکہ مبہمات کے اندر اصل جو ہیں وہ مقداریں ہیں، مقداریں جو ہیں وہ مبہمات میں اصل ہیں، وہ تمییز کا تقاضا زیادہ شدت سے کرتی ہیں، وَغَيْرُهَا لَيْسَ بِهٰذِهِ الْمَثَابَةِ، اور مقداروں کے علاوہ جو ہیں وہ اس درجے کے نہیں۔ مَثَابَة کا معنی درجہ، درجہ۔ وَغَيْرُهَا اور مقداروں کے علاوہ جو ہیں لَيْسَ بِهٰذِهِ الْمَثَابَةِ وہ اس درجے کے نہیں ہیں، وہ تمییز کا تقاضا اتنی شدت سے نہیں کرتے تو وہاں پھر اضافت کر دی جاتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی۔ هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
216 approved lectures · 150 of 216