Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-148

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 147
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے سبق دیکھیے بھئی! اَلتَّمْيِيْزُ مَا أَيِ الْاِسْمُ الَّذِيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ الْبَدَلِ فَإِنَّ الْمُبْدَلَ مِنْهُ فِيْ حُكْمِ التَّنْحِيَةِ فَهُوَ لَيْسَ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ شَيْءٍ بَلْ هُوَ تَرْكُ مُبْهَمٍ وَإِيْرَادُ مُعَيَّنٍ، الْمُسْتَقِرَّ أَيِ الثَّابِتَ الرَّاسِخَ فِي الْمَعْنَى الْمَوْضُوْعِ لَهُ مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مَوْضُوْعٌ لَهُ. بھئی، گزشتہ سبق میں ہم حال کے بارے میں پڑھ رہے تھے۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ جب ماضی مثبت حال واقع ہو تو وہاں پر لفظِ قَدْ کا ہونا ضروری ہے، یا تو وہ لفظِ قَدْ ظاہراً ہوگا یا تقدیراً ہوگا بھئی۔ یعنی اگر ظاہر نہیں ہے تو وہاں تقدیراً لفظِ قَدْ کو نکالنا ہوگا بھئی۔ پھر بتلایا تھا صاحبِ جامی نے، کہتے ہیں لفظِ قَدْ کا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ یہ جو قَدْ ہے، یہ ماضی کو ماضی قریب بنا دیتا ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے پٹائی کی، تو اس سے صرف اتنا پتا چلا کہ زید نے زمانۂ ماضی میں پٹائی کی ہے، لیکن قریب کے زمانے میں کی ہے یا دور کے زمانے میں کی ہے، اس کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔ زید نے ایک دن پہلے پٹائی کی ہو میں تب بھی کہہ سکتا ہوں ضَرَبَ زَيْدٌ، زید نے دس سال پہلے پٹائی کی ہو میں تب بھی کہہ سکتا ہوں ضَرَبَ زَيْدٌ۔ تو لہٰذا ماضی جو ہے گزرے ہوئے زمانے پر دلالت کرتی ہے اور اس سے قریب اور بعید کا پتا نہیں چلتا۔ تو پھر یہ ماضی، اس کو تو آپ حال بنانا چاہتے ہیں۔ تو لہٰذا اس کے ساتھ پھر قَدْ ہونا چاہیے۔ قَدْ جو ہے ماضی کو حال کے قریب کر دیتا ہے اور قَرِيْبٌ إِلَى الشَّيْءِ فِيْ حُكْمِ الشَّيْءِ ہوتی ہے۔ لہٰذا پھر اس ماضی کا حال بننا صحیح ہو جائے گا۔ کیونکہ قَدْ نے ماضی کو کس کے قریب کر دیا؟ حال کے قریب کر دیا۔ قَدْ ضَرَبَ زَيْدٌ، معلوم ہوا زید نے ابھی قریب کے زمانے میں پٹائی کی ہے، قریب کی ماضی کے اندر۔ تو قَدْ ماضی کو حال کے قریب کر دیتا ہے اور قَرِيْبٌ إِلَى الشَّيْءِ فِيْ حُكْمِ الشَّيْءِ ہوتی ہے۔ یعنی جو جس چیز کے قریب ہو وہ اسی چیز کے حکم میں ہوتی ہے۔ تو جب ماضی حال کے قریب ہو گئی، تو گویا یہ حال ہی بن گئی لہٰذا اس کا حال بننا صحیح ہے۔ اور پھر یہاں شارحِ جامی نے مزید تفصیل بیان کی تھی کہ بھئی حال جو ہے ایک حالِ لغوی ہے ایک حالِ اصطلاحی ہے بھئی۔ حالِ لغوی وہ زمانے کا نام ہے جس کو عربی زبان میں حال کہتے ہیں، وہ زمانے کا نام ہے۔ اور یہاں جو حال کی بات ہو رہی ہے وہ حالِ اصطلاحی ہے اور حالِ اصطلاحی لفظ کا نام ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے۔ کیا تعریف کی تھی حال کی؟ اَلْحَالُ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُوْلِ بِهِ، تو معلوم ہوا حالِ اصطلاحی تو لفظ کا نام ہے۔ اور قَدْ جو ہے ماضی کو حالِ لغوی کے قریب کرتا ہے اور ہم تو بات کس کی کر رہے ہیں؟ حالِ اصطلاحی کی، کہ ماضی مثبت کیا واقع ہو؟ حالِ اصطلاحی واقع ہو یعنی فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے۔ تو صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ بھئی یہ جو قَدْ ہے جب ماضی پر داخل ہوتا ہے تو وہ ماضی پھر اس قَدْ کی وجہ سے اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ جو ماضی جو حال واقع ہو رہی ہے اس کا زمانہ، یہ جو ذوالحال کے عامل کا زمانہ ہے اس کے قریب ہے۔ کس کے؟ بھئی دیکھو جَاءَنِيْ زَيْدٌ قَدْ رَكِبَ غُلَامُهُ، تو جَاءَنِيْ زَيْدٌ میں جَاءَ عامل ہے، زَيْدٌ جو ہے ذوالحال ہے اور اس سے آگے قَدْ رَكِبَ غُلَامُهُ یہ حال آ رہا ہے۔ رَكِبَ ماضی مثبت ہے تو اس پر قَدْ لے آئے۔ اس نے کیا کیا؟ ماضی کے زمانے کو قریب کر دیا۔ کس کے قریب کر دیا؟ کہتے ہیں یہ جو ذوالحال کا جو عامل ہے یعنی جَاءَ۔ دیکھو ایک ہے مجیئت کا زمانہ، ایک ہے رکوب کا زمانہ۔ تو ماضی جب مثبت واقع ہوگی تو اس پر قَدْ داخل کریں گے، تو یہ جو ماضی مثبت ہے اس کے زمانے کو ذوالحال کا جو عامل ہے، یعنی وہ جو جیسے اس مثال میں جَاءَ ہے، اس زمانے کے قریب کر دے گی۔ وجہ یہ کہ جب ماضی حال واقع ہو تو ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ یہ جو ماضی بیان کی جا رہی ہے، یہ اس وقت تکلم کے اعتبار سے ماضی نہیں ہے بلکہ وہ جو ماقبل میں عامل ہے اس کے اعتبار سے یہ ماضی ہے۔ مثلاً دیکھو، زید کل آیا تھا۔ جَاءَنِيْ زَيْدٌ زید کل آیا تھا اور میں آج آپ سے کہتا ہوں، جَاءَنِيْ زَيْدٌ قَدْ رَكِبَ غُلَامُهُ، تو یہ ایک ہے میرا تکلم کا زمانہ، یہ ہے حالِ لغوی، زمانۂ حال جس کو کہتے ہیں۔ یہ جو میں اس وقت بول رہا ہوں یہ کون سا زمانہ ہے؟ زمانۂ حال ہے۔ تو میں ابھی آپ کو بتاتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ، اور یہ مجیئت ہوئی کب تھی؟ گزشتہ کل۔ تو اس جَاءَنِيْ زَيْدٌ کے ساتھ جب میں حال ماضی کو لاتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ رَكِبَ غُلَامُهُ، تو ذہن میں یہ آتا ہے کہ یہ جو رَكِبَ ماضی بیان ہو رہی ہے، یہ اس وقت تکلم کے اعتبار سے ماضی نہیں ہے، بلکہ یہ جو ماقبل میں عامل ہے جَاءَ اس کے اعتبار سے یہ ماضی ہے۔ میرے تکلم کے زمانے کے اعتبار سے یہ ماضی نہیں ذکر ہو رہی بلکہ مجیئت کے زمانے کے اعتبار سے ماضی ہے۔ معلوم ہوا مجیئت اگر کل ہوئی ہے تو رکوب جو ہے اس سے ماضی کے اندر یعنی اس سے پہلے یعنی پرسوں ہوا تھا۔ اس سے تو یہ پتا چلا مجیئت کا زمانہ اور ہے اور رکوب کا زمانہ اس سے پہلے اور ہے۔ معلوم ہوا دونوں کا زمانہ ایک نہیں، حالانکہ حال اور عاملِ ذوالحال دونوں کا زمانہ ایک ہونا چاہیے، یا یوں کہو حال اور اس کا جو عامل ہے دونوں کا زمانہ ایک ہونا چاہیے۔ توجہ ہے؟ جب میں نے کہا جَاءَنِيْ زَيْدٌ اس وقت میں تکلم کر رہا ہوں، یہ ہے تکلم کا زمانہ۔ اور یہ جو قَدْ ہے، یہ تو ماضی کو اس تکلم کے زمانے کے قریب کرتا ہے، لیکن یہاں مقصود کیا ہے؟ کس کے زمانے کے قریب کرنا مقصود ہے؟ عامل جو جَاءَ ہے اس کے زمانے کے قریب ہونا چاہیے۔ تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ جب ماضی حال واقع ہو، مثلاً میں اس وقت آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِيْ زَيْدٌ قَدْ رَكِبَ غُلَامُهُ، تو یہ جو رَكِبَ ماضی آئی کس کے ساتھ آئی؟ جَاءَ کے ساتھ۔ تو ذہن میں یہ آتا ہے کہ یہ جو رَكِبَ ماضی ہے، یہ اس وقت یعنی یہ تکلم کے اعتبار سے ماضی نہیں بیان ہو رہی، بلکہ یہ اس عامل وہ جو عامل ہے پیچھے جَاءَ، اس کے اعتبار سے ماضی ہے۔ یعنی جس وقت جَاءَ کا فعل پایا گیا تھا، یہ رکوب اس سے بھی پہلے تھا۔ اس کے مقابلے میں بھی ماضی تھا۔ معلوم ہوا جب مجیئت ہوئی اس وقت رکوب نہیں تھا۔ حالانکہ بتلانا تو یہی مقصد ہے کہ جب مجیئت ہوئی تھی اسی وقت رکوب بھی ہوا تھا۔ تو پھر اس ماضی پر قَدْ داخل کیا جاتا ہے، تو ماضی کیا کر دیتی ہے؟ اس کو حال کے قریب کر دیتی ہے۔ جب حال کے قریب آئی تو اپنے عامل کے زمانے کے بھی قریب آ گئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا قَدْ کی وجہ سے ماضی جو ہے ذوالحال کے عامل کے زمانے کے قریب ہو جاتی ہے، یہ قول مجازاً ہے۔ یہ قول مجازاً ہے، اس لیے کیونکہ قَدْ اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ ماضی کا زمانہ عامل کے زمانے کے قریب ہے، بلکہ قَدْ تو کس بات پر دلالت کرتا ہے؟ کہ زمانۂ حال یعنی تکلم کے زمانے کے قریب ہے۔ توجہ ہے؟ یہ تکلم کا زمانہ زمانۂ حال ہے۔ تو جب میں قَدْ لاؤں گا تو قَدْ ماضی کو اس زمانۂ تکلم کے قریب کرتی ہے، وہ جو پیچھے عامل تھا اس کے زمانے کے قریب نہیں کرتی۔ تو یہ جو کہا جاتا ہے کہ قَدْ کی وجہ سے ماضی کا زمانہ عامل کے زمانے کے قریب ہو جاتا ہے، یہ مجازاً ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اور پھر انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ کبھی کبھار اس حال کے عامل کو حذف کر لیا جاتا ہے، اور یہ حذف دو قسم پر ہوگا، کبھی یہ حذف جوازاً ہوگا اور کبھی یہ حذف وجوباً ہوگا۔ حذف جوازاً وہاں ہوگا جہاں کوئی قرینہ موجود ہو، چاہے قرینۂ لفظیہ ہو، چاہے قرینۂ معنویہ ہو۔ جیسے رَاشِدًا مَهْدِيًّا کسی مسافر سے آپ کہتے ہیں، اب یہاں پر لفظوں میں کوئی قرینہ نہیں ہے، البتہ معنیٰ کے اعتبار سے قرینہ ہے اس مسافر کی حالت بتلا رہی ہے۔ تو یہاں سِرْ فعل محذوف ہے، أَيْ سِرْ رَاشِدًا مَهْدِيًّا تم رہ یاب ہو کر جاؤ، یعنی تم راستے پر جاؤ، تو یہ دعا دی جاتی ہے مسافر کو بھئی۔ اور بعض جگہ حال کے عامل کو حذف کرنا واجب ہے، اور وہ حالِ مؤکدہ کے اندر ہے۔ میں نے بتایا تھا ایک حالِ مؤکدہ ہے ایک حالِ منتقلہ۔ حال کو حال اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ بدل جاتا ہے۔ جَاءَنِيْ زَيْدٌ رَاكِبًا آیا میرے پاس زید اس حال میں کہ وہ سوار تھا۔ مجھے بتائیے، کیا زید ہر وقت سوار ہی رہتا ہے یا کبھی سوار ہوگا اور کبھی سوار نہیں ہوگا؟ کبھی سوار نہیں بھی ہوگا۔ معلوم ہوا یہ رکوب اس سے منتقل ہو جاتا ہے جدا ہو جاتا ہے۔ تو حال بھی حَالَ يَحُوْلُ حَوْلًا کا معنیٰ ہے بدل جانا، حال بھی چونکہ منتقل ہوتا ہے بدل جاتا ہے اس لیے اس کو حال کہتے ہیں۔ لیکن بعض حال ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ذوالحال کے ساتھ لازم ہوتے ہیں، اس سے جدا نہیں ہوتے، اس کو کہتے ہیں حالِ مؤکدہ۔ تو حالِ مؤکدہ جو ہے، وہ غالباً غالباً جو ہے اپنے ذوالحال سے جدا نہیں ہوتا۔ جبکہ دوسرا حالِ منتقلہ ہے وہ اپنے ذوالحال سے جدا ہو جاتا ہے۔ تو حالِ مؤکدہ جو ہے، اس کے عامل کو حذف کرنا واجب ہے، لیکن ہر حالِ مؤکدہ یہاں مراد نہیں، بلکہ میں نے بتایا تھا حالِ مؤکدہ تین قسم کے ہو سکتے ہیں، کبھی کبھار یہ حالِ مؤکدہ تاکید پیدا کرے گا ذوالحال میں، کبھی یہ تاکید پیدا کرے گا عاملِ ذوالحال میں، اور کبھی کبھار یہ تاکید پیدا کرے گا مضمونِ جملہ میں۔ تو حالِ مؤکدہ سے یہاں مراد وہ حالِ مؤکدہ ہے جو مضمونِ جملہ کے اندر تاکید پیدا کرے، اور وہ جملہ بھی کیسا ہو؟ جملہ اسمیہ ہو۔ تو جملہ اسمیہ سے آگے حالِ مؤکدہ آئے اور وہ حالِ مؤکدہ اس جملے کے مضمون میں تاکید پیدا کر رہا ہو تو اس حال کے عامل کو حذف کرنا واجب ہے۔ اور صاحبِ جامی نے ایک اور قید بھی بڑھائی تھی کہ وہ جملہ اسمیہ ایسا ہونا چاہیے کہ اس کے مبتدا اور خبر صلاحیت نہ رکھتے ہوں کہ وہ حال کے اندر عامل بن سکیں۔ اگر ان میں سے کوئی عامل بن سکتا ہے پھر اسی کو عامل بنائیں گے، پھر محذوف عامل نکالنے کی ضرورت نہیں۔ معلوم ہوا حالِ مؤکدہ کے عامل کو حذف کرنا واجب ہے، جب وہ حال کس میں تاکید پیدا کر رہا ہو؟ مضمونِ جملہ میں، اور وہ جملہ بھی کیا ہو؟ جملہ اسمیہ، اور اس جملہ اسمیہ کا کوئی جز یعنی مبتدا یا خبر اس حال کے اندر عامل نہ بن سکیں، تو پھر اس کے عامل کو حذف کرنا واجب، اور اگر مبتدا خبر میں سے کوئی عامل بن سکتا ہے پھر اسی کو عامل بنائیں گے پھر محذوف نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور پھر اس کی مثال ذکر کی تھی، جیسے زَيْدٌ أَبُوْكَ عَطُوْفًا۔ زَيْدٌ أَبُوْكَ زید تمہارا باپ ہے عَطُوْفًا اس حال میں کہ وہ بے انتہا شفقت کرنے والا ہے، یعنی تم پر۔ اب دیکھو یہاں پر یہ عَطُوْفًا تاکید پیدا کر رہا ہے مضمونِ جملہ میں۔ یاد رکھو ذوالحال تو ہمیشہ فاعل یا مفعول بہ ہی ہوگا، ہاں وہ ذوالحال میں بھی تاکید پیدا کر سکتا ہے، اپنے عامل میں بھی تاکید پیدا کر سکتا ہے اور مضمونِ جملہ میں بھی تاکید پیدا کر سکتا ہے۔ تو یہ عَطُوْفًا حال ہے أَبُوْكَ، اس سے حال ہے جو خبر ہے، اور یہ تاکید پیدا کر رہا ہے مضمونِ جملہ میں۔ بھئی اس لیے کیونکہ مثلاً آپ کسی سے کہتے ہیں زَيْدٌ أَبُوْكَ زید تمہارے ابو ہیں۔ تو دیکھو یہاں آپ زید کی شفقت ہی بیان کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اس کو یہ نہیں بتانا چاہتے زید تمہارا باپ ہے، مطلب اس کو تو پتا ہی نہیں تھا آپ نے اس کو بتایا زید تمہارا باپ ہے، یہ بتلانا مقصد نہیں ہوتا بلکہ کیا مقصد ہوتا ہے؟ شفقت کو بیان کرنا مقصد ہوتا ہے۔ مثلاً زید کا بیٹا آپ کے پاس آیا اور وہ اپنے باپ کی شکایت کرتا ہے، تو آپ اس کو کہتے ہیں زَيْدٌ أَبُوْكَ زید تمہارے ابو ہیں، کیا معنیٰ؟ یعنی وہ تمہاری طرف متوجہ ہیں، تم پر بے انتہا شفقت کرنے والے ہیں۔ تو زَيْدٌ أَبُوْكَ عَطُوْفًا زید تمہارا باپ ہے، اس سے بھی کیا سمجھ میں آیا؟ زید کا شفیق ہونا۔ اور آگے عَطُوْفًا سے بھی کیا پتا چلا کہ وہ بہت زیادہ شفقت کرنے والا ہے۔ تو اس نے تاکید پیدا کی مضمونِ جملہ میں۔ پھر اس کی تقدیرِ کلام کیا ہے؟ تو بتلایا تھا کہ تقدیرِ کلام ہے أَحِقُّهُ عَطُوْفًا۔ تو اس کو أَحِقُّ بھی پڑھ سکتے ہیں ثلاثی مجرد سے بابِ ضَرَبَ سے، اور أُحِقُّ بھی پڑھ سکتے ہیں ثلاثی مزید فیہ یعنی بابِ اِفْعَال سے۔ أَحِقُّ پڑھیں یا أُحِقُّ پڑھیں، دونوں صورتوں میں معنیٰ یہ ہے میں نے یقین کر لیا، میں نے یقین کر لیا۔ تو یعنی معنیٰ یہ ہے میں نے زید کے باپ ہونے کا یقین کر لیا اس حال میں کہ عَطُوْفًا وہ بہت زیادہ شفقت کرنے والا ہے۔ تو یہ أُحِقُّهُ یا أَحِقُّهُ جو ہے یہ عامل ہے عَطُوْفًا کے اندر اور یہ أَبُوْكَ یہ اس کے لیے مفعول بہ بن گیا۔ أُحِقُّهُ میں اس کے باپ ہونے پر یقین کرتا ہوں عَطُوْفًا اس حال میں کہ وہ بہت زیادہ شفقت کرنے والا ہے۔ یا دوسرا معنیٰ، بابِ اِفْعَال سے ایک معنیٰ یہ بھی کر سکتے ہیں أُثْبِتُهُ، أَيْ أُثْبِتُ أُبُوَّتَهُ میں اس زید کا باپ ہونا ثابت کرتا ہوں عَطُوْفًا اس حال میں کہ وہ بے انتہا شفقت کرنے والا ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو دونوں معنیٰ کر سکتے ہیں اور اس صورت میں دیکھو أُحِقُّهُ، یہ ہا ضمیر جو ہے اس کی جگہ ذرا أُبُوَّة لے آئیں۔ أُحِقُّ أُبُوَّتَهُ، تو معلوم ہوا یہ أُبُوَّت کیا بن رہا ہے أُحِقُّ کے لیے؟ مفعول بہ ہے، اور آگے عَطُوْفًا حال آ رہا ہے، تو یہ مفعول بہ سے حال آیا۔ کس سے؟ یعنی معنیٰ کے اعتبار سے أَبُوْكَ کو مفعول بہ بنا دیا اور آگے عَطُوْفًا اس سے حال آ گیا۔ تو یہاں حال میں عامل کیا ہے؟ معنٰیِ فعل ہے اور وہ کیا ہے؟ أَحِقُّهُ یا أُحِقُّهُ، اور یہ تقدیرِ کلام ذکر کی ہے امام سیبویہ نے۔ جبکہ صاحبِ جامی نے علامہ سکاکی کی بھی تقدیرِ عبارت ذکر کی، کہتے ہیں انہوں نے بڑی پیاری تقدیرِ عبارت نکالی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک تقدیرِ عبارت یوں ہے: يُحْنِيْ أَبُوْكَ عَطُوْفًا۔ يُحْنِيْ أَبُوْكَ آپ کا باپ آپ کی طرف پوری طرح توجہ کر رہا ہے عَطُوْفًا اس حال میں کہ وہ بہت زیادہ شفقت کرنے والا ہے۔ حَنَا يَحْنِيْ ثلاثی مجرد سے بنا لو یا أَحْنٰى يُحْنِيْ ثلاثی مزید فیہ سے بابِ اِفْعَال سے بنا لو، اور حَنَا يَحْنِيْ اور أَحْنٰى يُحْنِيْ دونوں کا معنیٰ ہے متوجہ ہونا، مائل ہونا۔ یعنی يُحْنِيْ، یہ أَبُوْ کو اب اس کے لیے فاعل بناؤ۔ يُحْنِيْ أَبُوْكَ آپ کا باپ آپ کی طرف پوری طرح توجہ کر رہا ہے اس حال میں کہ عَطُوْفًا وہ بہت زیادہ شفقت کرنے والا ہے۔ تو پھر دونوں میں فرق کیا ہوا؟ أُحِقُّهُ کے اندر وہ أَبُوْكَ اس کو کیا بنایا تھا؟ مفعول بہ اور اس سے پھر آگے حال آیا تھا۔ اور حَنَا يَحْنِيْ یا أَحْنٰى يُحْنِيْ سے بنائیں تو پھر یہ أَبُوْكَ اس کے لیے فاعل ہو جائے گا۔ يُحْنِيْ أَبُوْكَ آپ کا باپ آپ کی طرف متوجہ ہے عَطُوْفًا اس حال میں کہ وہ بہت شفقت کرنے والا ہے۔ تو اس تقدیر پر یہ أَبُوْكَ فاعل بن جائے گا اور آگے عَطُوْفًا اس سے حال آ جائے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر آگے صاحبِ کافیہ نے بتلایا تھا آپ کو کہ وہ حالِ مؤکدہ جو ہے وہ جملہ اسمیہ کے مضمون کی تاکید کے لیے ہونا چاہیے، جملہ فعلیہ کے مضمون کی تاکید کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔ چنانچہ صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ یہ جو اسمیہ کی قید لگا دی اس کے ذریعے احتراز کیا جبکہ وہ جملہ فعلیہ ہو بھئی۔ یعنی اس کے اگر مضمون کی تاکید کے لیے کوئی حال آ جائے، جملہ فعلیہ کے مضمون کی تاکید کے لیے اگر کوئی حال آ جائے تو اس کے عامل کو حذف کرنا واجب نہیں۔ جیسے کہتے ہیں صاحبِ کشاف علامہ زمخشری فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ جو قول ہے قَائِمًا بِالْقِسْطِ یہ حال ہے، یہ حالِ مؤکدہ ہے کس سے؟ شَهِدَ کے فاعل سے۔ قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: شَهِدَ اللّٰهُ أَنَّهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ۔ شَهِدَ اللّٰهُ اللہ گواہی دیتے ہیں أَنَّهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وَالْمَلَائِكَةُ اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں وَأُولُو الْعِلْمِ اور اہلِ علم بھی گواہی دیتے ہیں قَائِمًا بِالْقِسْطِ اس حال میں کہ وہ اللہ انصاف قائم کرنے والا ہے۔ تو یہ قَائِمًا بِالْقِسْطِ یہ حال ہے لفظِ اللّٰه سے۔ کس سے حال ہے؟ لفظِ اللّٰه سے حال ہے اور یہ تاکید پیدا کر رہا ہے مضمونِ جملہ شَهِدَ اللّٰهُ میں۔ شَهِدَ اللّٰهُ کے مضمون میں یہ قَائِمًا بِالْقِسْطِ تاکید پیدا کر رہا ہے، تو سوال پیدا ہوتا ہے کیسے تاکید پیدا کر رہا ہے؟ تو میں نے بتلایا تھا کہ بھئی یہ جو شہادت دی جاتی ہے یہ انصاف کو قائم کرنے کے لیے دی جاتی ہے، اور گواہی دینے والا کوئی اور ہو پھر تو وہاں پر شک اور شبہ ہو سکتا ہے پتا نہیں گواہی صحیح ہے یا گواہی صحیح نہیں، پتا نہیں یہ انصاف کو قائم کرنے کے لیے دی جا رہی ہے یا انصاف کو قائم کرنے کے لیے نہیں دی جا رہی، لیکن یہاں پر تو گواہی دینے والی ذات جو ہے اللہ کی ہے، وہ ذات جو خالقِ ارض و سما ہے، جب وہ ذات گواہی دے رہی ہے معلوم ہوا یہ گواہی انصاف قائم کرنے کے لیے ہی دی جا رہی ہے۔ تو شَهِدَ اللّٰهُ کا مضمونِ جملہ کیا نکل آیا؟ جی؟ شَهِدَ اللّٰهُ، اللہ گواہی دے رہے ہیں یعنی کیا معنیٰ؟ اللہ انصاف قائم فرما رہے ہیں۔ تو شَهِدَ اللّٰهُ سے بھی انصاف قائم کرنا سمجھ میں آیا اور آگے قَائِمًا بِالْقِسْطِ جو ہے یہ بھی، اس سے بھی وہی معنیٰ سمجھ میں آیا تو یہ مضمونِ جملہ کی تاکید ہے بھئی۔ اور صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ حالِ مؤکدہ ذوالحال سے جدا نہیں ہوتا اس کے ساتھ لازم ہوتا ہے، اور یہ قَائِمًا بِالْقِسْطِ انصاف قائم کرنا یہ بھی، یہ وصف بھی اللہ سے کبھی جدا نہیں ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ بھئی وہ جملہ اسمیہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا کوئی جز جو ہے اس کے حال کے اندر عامل بن سکے ورنہ اسی کو عامل بنائیں گے، جیسے آگے مثال بھی ذکر کی تھی اللّٰهُ شَاهِدٌ قَائِمًا بِالْقِسْطِ۔ اب دیکھو اللّٰهُ شَاهِدٌ یہ جملہ اسمیہ ہے اور اس سے آگے جو ہے قَائِمًا بِالْقِسْطِ حال آ رہا ہے اور ذوالحال کیا ہے؟ شَاهِدٌ کے اندر هُوَ ضمیر ہے وہ راجع ہے لفظِ اللّٰه کو، وہ ہے ذوالحال اور قَائِمًا بِالْقِسْطِ اس کے اندر بھی یہی شَاهِدٌ عامل بنے گا۔ کیونکہ جب شَاهِدٌ کو عامل آپ بنا سکتے ہیں تو پھر یہاں پر کوئی محذوف نکالنے کی ضرورت نہیں ہے، تو حالِ مؤکدہ کے عامل کو حذف کرنا واجب ہے کب؟ جب وہ حالِ مؤکدہ ہو کس کے لیے؟ مضمونِ جملہ کے لیے اور جملہ بھی کیا ہو؟ جملہ اسمیہ ہو اور نیز اس جملے کا کوئی جز اس حال کے اندر عامل بننے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آئیے آج کے سبق پر۔ کہتے ہیں: اَلتَّمْيِيْزُ مَا أَيِ الْاِسْمُ الَّذِيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ الْبَدَلِ فَإِنَّ الْمُبْدَلَ مِنْهُ فِيْ حُكْمِ التَّنْحِيَةِ فَهُوَ لَيْسَ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ شَيْءٍ بَلْ هُوَ تَرْكُ مُبْهَمٍ وَإِيْرَادُ مُعَيَّنٍ، الْمُسْتَقِرَّ أَيِ الثَّابِتَ الرَّاسِخَ فِي الْمَعْنَى الْمَوْضُوْعِ لَهُ مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مَوْضُوْعٌ لَهُ. آج ہم تمییز کی بحث شروع کریں گے بھئی۔ تمییز کی بحث کافیہ کی مشکل ترین بحثوں میں سے ہے بھئی۔ دعا کرو اللہ تعالیٰ اس کو خوب آسان فرمائے۔ اب دیکھیے، پہلے متن متن دیکھیے، کہتے ہیں: اَلتَّمْيِيْزُ مَا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ عَنْ ذَاتٍ مَذْكُوْرَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ۔ متن مل گیا سارا؟ پھر دیکھیں: اَلتَّمْيِيْزُ مَا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ عَنْ ذَاتٍ مَذْكُوْرَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ۔ یاد رکھو تمییز جو ہے وہ اسم ہے جو ابہام کو دور کرتا ہے۔ بعض اوقات کسی لفظ کے اندر ابہام ہوتا ہے تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے تمییز لائی جاتی ہے اور تمییز آ کر اس کے ابہام کو دور کر دیتی ہے۔ تو تمییز کی تعریف کر رہے ہیں صاحبِ کافیہ، فرماتے ہیں اَلتَّمْيِيْزُ مَا کہ تمییز وہ اسم ہے يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ جو ابہام کو دور کر دیتا ہے الْمُسْتَقِرَّ، مُسْتَقِرّ کا معنیٰ ہے ثابت۔ تمییز وہ اسم ہے جو اس ابہام کو دور کر دیتا ہے جو ثابت ہوتا ہے، تو مُسْتَقِرّ کا لغوی معنیٰ ہے ثابت، لیکن یہاں اس سے مراد ہے وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ معلوم ہوا تمییز اس ابہام کو دور کرنے کے لیے لائی جائے گی جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ اگر کسی اور وجہ سے ابہام ہے تو اس کو دور کرنے کے لیے تمییز نہیں لاتے بھئی۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تمییز کس ابہام کو دور کرنے کے لیے لاتے ہیں؟ جو وضع کے اعتبار سے ہو، یعنی جب لفظ کو اس معنیٰ کے لیے وضع کیا گیا تھا، مقرر کیا گیا تھا، تو اس وقت ہی اس میں ابہام تھا، تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے تمییز لائی جاتی ہے۔ تو يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ عَنْ ذَاتٍ، اور نیز تمییز جو ہے ابہام کو دور کرتی ہے عَنْ ذَاتٍ ذات سے۔ ایک ہے ذات، ایک ہے وصف۔ کبھی ذات میں ابہام ہوتا ہے، کبھی وصف میں ابہام ہوتا ہے۔ تو اگر ذات کے اندر ابہام ہو تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے تمییز لائیں گے اور اگر وصف کے اندر ابہام ہو تو یاد رکھو پھر اس ابہام کو دور کرنے کے لیے تمییز نہیں لائیں گے بلکہ اس وصف کے اندر ابہام کو دور کرنے کے لیے صفت یا حال کو لے کر آئیں گے۔ کس کو؟ صفت یا حال کو لے کر آئیں گے۔ تو معلوم ہوا تمییز وہ اسم ہے جو اس ابہام کو دور کرے جو باعتبارِ وضع کے ہو، اور اس ابہام کو تمییز کس سے دور کرے گی؟ ذات سے۔ یعنی پھر سنو، تمییز وہ اسم ہے جو ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے اور وہ ابہام جو ہے وضع کے اعتبار سے ہونا چاہیے، کسی اور وجہ سے نہیں ہونا چاہیے۔ مثلاً دیکھو، عِشْرُوْنَ، عِشْرُوْنَ کا معنیٰ ہے بیس۔ بیس کا معنیٰ دیکھو معلوم ہے، بیس کا عدد وہ ہے جو انیس سے بڑا ہو اور اکیس سے چھوٹا ہو، یہ ہے بیس کا عدد۔ تو عِشْرُوْنَ کے معنیٰ کے اندر ابہام نہیں ہے، کیونکہ معنیٰ تو اس کا واضح ہے، عِشْرُوْنَ کا کیا معنیٰ؟ بیس۔ ہاں، یہ بیس کیا چیزیں ہیں؟ اس کی ذات میں ابہام ہے کہ یہ بیس جو ذکر ہو رہی ہیں، مثلاً میں نے کہا عِنْدِيْ عِشْرُوْنَ میرے پاس بیس ہیں، اب بیس کا معنیٰ تو واضح ہے لیکن یہ بیس کی ذات کیا ہے، وہ بیس چیزیں کیا ہیں، اس میں ابہام ہے۔ کہ وہ بیس کتابیں ہیں یا وہ بیس قلم ہیں یا وہ بیس درہم ہیں یا وہ بیس دینار ہیں، ذات کا پتا نہیں ہے۔ تو دیکھو یہاں پر عِشْرُوْنَ کی ذات میں ابہام آیا اور یہ ابہام باعتبارِ وضع کے ہے بھئی، کیونکہ عِشْرُوْنَ کو وضع کیا گیا ہے بیس کے عدد کے لیے۔ تو اس سے عدد کا تو پتا چل جاتا ہے لیکن اس سے اس چیز کی ذات کا پتا نہیں چلتا جس کو شمار کیا جا رہا ہے۔ وہ جو معدود ہے جس کی مقدار بیان کی جا رہی ہے، عِشْرُوْنَ کہنے سے اس معدود کا پتا نہیں چلتا بھئی۔ تو عِشْرُوْنَ میں ابہام ہے باعتبارِ وضع کے بھئی، اور کس چیز میں ابہام ہے؟ اس کی ذات میں ابہام ہے کہ یہ عِشْرُوْنَ کیا چیز ہے۔ تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے پھر تمییز لاتے ہیں، مثلاً میں کہتا ہوں عِنْدِيْ عِشْرُوْنَ كِتَابًا۔ دیکھو یہ كِتَابًا میں تمییز لایا اور تمییز منصوب ہوتی ہے۔ اس عِشْرُوْنَ میں ابہام تھا کہ اس سے کیا چیز مراد ہے، كِتَابًا نے آ کر ابہام کو دور کر دیا کہ اس عِشْرُوْنَ سے کتابیں مراد ہیں کوئی اور چیز مراد نہیں ہے۔ یا میں کہتا ہوں عِنْدِيْ عِشْرُوْنَ دِرْهَمًا کہ میرے پاس بیس درہم ہیں، تو یہ دِرْهَمًا نے آ کر عِشْرُوْنَ کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا کہ وہ بیس چیزیں جو ہیں ان کی ذات کیا ہے؟ وہ درہم ہے بھئی۔ تو دیکھو عِشْرُوْنَ کے اندر جو ابہام تھا وہ باعتبارِ وضع کے تھا، وضع کے اعتبار سے ہی پتا نہیں چلتا اس چیز کی ذات کا جس کو اس سے بیان کیا جا رہا ہو۔ اور بعض اوقات جو ابہام ہوتا ہے وہ وصف کے اندر ہوتا ہے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِيْ رَجُلٌ میرے پاس ایک آدمی آیا۔ اب رَجُلٌ کا معنیٰ تو آپ جانتے ہیں کہ رَجُلٌ مرد کو کہتے ہیں، آدمی کو کہتے ہیں، لیکن اس آدمی کی صفت میں ابہام ہے کہ پتا نہیں وہ آدمی جو آیا وہ عالم تھا یا عالم نہیں تھا۔ تو دیکھو اس آدمی کے وصف میں ابہام آیا، اور وصف میں جب ابہام آئے تو اس کے لیے پھر صفت یا حال لایا جاتا ہے۔ تو اب میں اس کی صفت لے آتا ہوں: جَاءَنِيْ رَجُلٌ عَالِمٌ۔ اب یہ عَالِمٌ نے کیا کیا؟ رَجُلٌ کے وصف سے ابہام کو دور کر دیا، پتا چل گیا کہ یہ جو رَجُلٌ ہے یہ عالم ہے، معلوم ہوا غیر عالم نہیں ہے بھئی۔ اسی طرح کبھی کسی چیز کے وصف میں ابہام ہوتا ہے تو اس کے لیے پھر حال کو لے کر آتے ہیں، مثلاً میں نے آپ سے کہا جَاءَنِيْ زَيْدٌ میرے پاس زید آیا۔ تو دیکھو معلوم ہوا زید نے مجیئت والا فعل کیا ہے، لیکن اس مجیئت کے فعل میں زید کی صفت کا پتا نہیں چل رہا، زید کے وصف کا پتا نہیں چل رہا کہ مجیئت کے وقت وہ سوار تھا یا پیدل تھا۔ تو یہ مجیئت کے وقت زید کی جو صفت ہے اس میں ابہام ہے، تو اس وقت پھر اب یہ وصف کے اندر ابہام ہے اور وصف کے اندر جب ابہام ہو تو اس کے لیے یا تو صفت لاتے ہیں یا حال، تو یہاں میں حال لاتا ہوں مثلاً یوں کہتا ہوں: جَاءَنِيْ زَيْدٌ رَاكِبًا آیا میرے پاس زید اس حال میں کہ وہ سوار تھا۔ تو یہ رَاكِبًا حال ہے اور اس نے زید کا جو وصف تھا مجیئت کے وقت، اس میں ابہام تھا، اس کو اس نے دور کر دیا۔ مجیئت کے وقت زید کی کیا صفت تھی؟ اس کی کیا حالت تھی؟ تو یہ حال نے آ کر کیا کیا؟ اس وصف سے ابہام کو دور کر دیا، اس وصف میں ابہام تھا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا کسی چیز کی ذات میں ابہام ہو اور وہ ابہام کسی اور وجہ سے نہ ہو بلکہ باعتبارِ وضع کے ہو تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے تمییز لائی جاتی ہے۔ اور اگر کسی چیز کے وصف کے اندر ابہام ہو تو اس ابہام کو دور کرنے کے لیے حال یا صفت لائی جاتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے ترجمہ ذرا متن متن۔ کہتے ہیں: اَلتَّمْيِيْزُ مَا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ عَنْ ذَاتٍ تمییز وہ اسم ہے جو اس ابہام کو دور کرے جو باعتبارِ وضع کے ہو عَنْ ذَاتٍ کس سے؟ ذات سے۔ یعنی تمییز وہ اسم ہے جو ذات سے اس ابہام کو دور کرے جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ آگے متن دیکھیے: مَذْكُوْرَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ، یہ صفت ہیں دونوں ذات کی، وہ ذات یا تو مذکور ہوگی یا وہ ذات مقدر ہوگی، مَذْكُوْرَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ، اس کے ذریعے صاحبِ کافیہ تمییز کی دو قسموں کی طرف اشارہ فرما رہے ہیں۔ یاد رکھو تمییز دو قسم پر ہے۔ کبھی تمییز جو ہے ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے گی، ادھر دیکھیے، تمییز کبھی ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے گی اور کبھی کبھار تمییز ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرے گی بھئی۔ بھئی ذاتِ مذکورہ سے مراد ہے مفرد، ذاتِ مذکورہ سے کیا مراد ہے؟ مفرد۔ کبھی کبھار کسی مفرد کے اندر ابہام ہوگا تمییز آ کر اس کو دور کرے گی، اور وہ مفرد عبارت کے اندر مذکور ہوتا ہے جس سے تمییز ابہام کو دور کرتی ہے، جیسے ابھی میں نے مثال ذکر کی عِنْدِيْ عِشْرُوْنَ دِرْهَمًا۔ تو دیکھو یہ عِشْرُوْنَ مفرد ہے۔ یہ عِشْرُوْنَ جملہ ہے؟ شبہ جملہ ہے؟ کسی کی طرف مضاف ہو رہا ہے؟ نہیں۔ تو یہ عِشْرُوْنَ مفرد ہے، نہ یہ جملہ ہے نہ شبہ جملہ ہے نہ یہ مضاف ہے، تو عِشْرُوْنَ مفرد ہے اور عبارت کے اندر مذکور ہے۔ تو یہ جو تمییز کی پہلی قسم ہے، وہ مفرد سے ابہام کو دور کرتی ہے اور وہ مفرد عبارت میں ذکر ہوتا ہے۔ تو یوں کہیں گے تمییز کی ایک قسم وہ ہے جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے۔ کس سے؟ ذاتِ مذکورہ سے کیا مراد ہے؟ مفرد۔ کیا مراد ہے؟ مفرد، اور وہ مفرد بھی کیا ہوگا؟ اس کو ذاتِ مذکورہ کیوں کہا؟ کیونکہ وہ ذات مذکور ہے عبارت میں موجود ہے، عِنْدِيْ عِشْرُوْنَ دِرْهَمًا یا عِشْرُوْنَ عبارت میں مذکور ہے۔ تو تمییز کی پہلی قسم کیا؟ پھر دہرائیں، جو ذاتِ مذکورہ سے ابہام کو دور کرے، اور ذاتِ مذکورہ سے کیا مراد ہے؟ مفرد مراد ہے۔ پھر دہرائیں بھئی بار بار، یہ مشکل بحث ہے۔ تمییز کی پہلی قسم کس سے ابہام کو دور کرتی ہے؟ ذاتِ مذکورہ سے۔ ذاتِ مذکورہ سے کیا مراد ہے؟ مفرد۔ اس کو ذاتِ مذکورہ کیوں کہا؟ کیونکہ وہ عبارت میں ذکر ہوتا ہے۔ اور تمییز کی ایک قسم وہ ہے جو ذاتِ مقدرہ سے ابہام کو دور کرے۔ یاد رکھو، تمییز کی یہ جو دوسری قسم ہے، یہ دراصل نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے، دو چیزوں کے درمیان جو نسبت ہوتی ہے اس نسبت میں کبھی ابہام ہوتا ہے، یہ تمییز آ کر اس نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے۔ توجہ ہے؟ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں طَابَ زَيْدٌ، یہ مثال آ رہی ہے، یہ جو متن آیا، متن آیا مَذْكُوْرَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ اسی سطر میں یا اس سے اگلی سطر میں ہے طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا، مل گئی عبارت؟ دیکھو طَابَ يَطِيْبُ کا معنیٰ ہے خوش ہونا، اسی طرح اس کا معنیٰ ہے اچھا ہونا، تو یہاں اس کے معنیٰ اچھا ہونے کے کر لیں پھر اردو میں ترجمہ بہترین ہو جاتا ہے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں طَابَ زَيْدٌ زید اچھا ہے، ویسے لفظی ترجمہ تو بنتا ہے فعل ہے نا، زید اچھا ہوا، زید اچھا ہوا، لیکن اردو میں زیادہ مناسب یوں ترجمہ کیا جائے، طَابَ زَيْدٌ زید اچھا ہے۔ تو یہ طَابَ کی نسبت کی جا رہی ہے زید کی طرف۔ دیکھو طَابَ کا معنیٰ بھی واضح، زید کا معنیٰ بھی واضح۔ طَابَ کا کیا معنیٰ؟ اچھا ہونا۔ زید کا کیا معنیٰ؟ زید ایک ذات کا نام ہے۔ دونوں کا معنیٰ واضح، لیکن یہ جو طَابَ کی نسبت کی جا رہی ہے زید کی طرف اس میں ابہام ہے۔ زید اچھا ہے، بھئی کس اعتبار سے اچھا ہے؟ اپنی ذات کے اعتبار سے اچھا ہے، اپنے باپ کے اعتبار سے اچھا ہے، اپنے گھر کے اعتبار سے اچھا ہے، اپنے علم کے اعتبار سے اچھا ہے، یا کسی اور وصف کے اعتبار سے اچھا ہے؟ یہ جو طَابَ کی نسبت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف، کہ زید اچھا ہے، اس نسبت میں ابہام ہے۔ طَابَ کے اندر بھی کوئی ابہام نہیں، زید میں بھی کوئی ابہام نہیں، لیکن یہ جو طَابَ کی نسبت ہوئی زید کی طرف کہ زید اچھا ہے، بھئی کس اعتبار سے اچھا ہے؟ توجہ ہے؟ تو اس نسبت میں ابہام تھا، گویا یہ طَابَ زَيْدٌ اسی طرح ہے جیسے گویا آپ نے یہ کہا ہو: طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوْبٌ إِلٰى زَيْدٍ۔ طَابَ شَيْءٌ ایک چیز اچھی ہے مَنْسُوْبٌ إِلٰى زَيْدٍ جس کی نسبت زید کی طرف کی گئی ہے۔ ایک چیز اچھی ہے جس کی نسبت زید کی طرف ہے، بھئی وہ کیا چیز ہے؟ وہ کیا چیز ہے؟ تو آگے پھر تمییز آئے گی، مثلاً آپ نَفْسًا لے آتے ہیں۔ ایک چیز اچھی ہے جو زید کی طرف منسوب ہے، بھئی وہ کیا چیز ہے؟ یعنی وہ زید کا نفس ہے، زید کی ذات ہے۔ زید کی... تو اب آپ یوں کہتے ہیں: طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا، زید اچھا ہے اپنی ذات کے اعتبار سے۔ زید ذات کے اعتبار سے اچھا آدمی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو طَابَ کی اسناد تھا زید کی طرف، اس اسناد میں ابہام تھا، کیونکہ طَابَ زَيْدٌ یہ کس معنیٰ میں ہے؟ گویا آپ نے یوں کہا ایک چیز اچھی ہے جو کس کی طرف منسوب ہے؟ زید کی طرف منسوب ہے، تو بھئی وہ کیا چیز ہے؟ ابہام آ گیا یا نہیں؟ چیز تو دنیا کی ہر چیز پر صادق آئے گی، یہ کتاب یہ بھی چیز ہے، قلم یہ بھی چیز ہے، دیوار یہ بھی چیز ہے، مدرسہ یہ بھی چیز ہے، پہاڑ وہ بھی چیز ہے، بھئی وہ کیا چیز ہے؟ ابہام آ گیا اس چیز کی ذات میں۔ اس چیز کی ذات میں ابہام ہے کہ وہ کون سی چیز ہے، تو آگے پھر نَفْسًا نے آ کر اس ابہام کو دور کیا۔ تو دیکھو اس نے بھی ذات سے ابہام کو دور کیا، لیکن وہ ذات، دیکھو طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا، اس نَفْسًا نے ابہام کو دور کیا کس سے؟ اس شَیْءِ مقدرہ سے۔ کس سے؟ پھر سنو طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا یہ کس درجے میں ہے؟ طَابَ شَيْءٌ مَنْسُوْبٌ إِلٰى زَيْدٍ۔ تو یہ نَفْسًا تمییز ہے کس سے؟ وہ شَيْءٌ سے، اور وہ شَيْءٌ عبارت میں مذکور ہے یا مقدر ہے؟ مقدر ہے۔ عبارت تو صرف یہ ہے طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا، تو شَيْءٌ کا لفظ تو یہاں مقدر ہے یعنی اس درجے کا ہے یہ کلام بھئی۔ تو دیکھو طَابَ زَيْدٌ نَفْسًا، اس نَفْسًا نے ابہام کو دور کیا، ابہام کو دور کیا اور کس سے؟ اس شَیْءِ مقدرہ سے، تو وہ ہے ذاتِ مقدرہ۔ تو اس ذاتِ مقدرہ سے تمییز نے ابہام کو دور کر دیا۔ تو تمییز کتنی قسم پر ہو گئی؟ دو قسم پر۔ ایک تمییز وہ جو ابہام کو دور کرے کس سے؟ ذاتِ مذکورہ سے، اور ایک وہ تمییز جو کس سے ابہام دور کرے؟ ذاتِ مقدرہ سے۔ ذاتِ مذکورہ سے کیا مراد ہے؟ مفرد مراد ہے اس سے تمییز ابہام دور کرتی ہے۔ اور ذاتِ مقدرہ سے کیا مراد ہے؟ وہ نسبت مراد ہے۔ تو یہ جو دوسری قسم ہے تمییز، یہ نسبت سے ابہام کو دور کرتی ہے، اور یوں کہو گویا یہ اس شَيْءٌ سے ابہام کو دور کرتی ہے جس کی طرف طَابَ کی نسبت کی جا رہی ہے، تو اس طَابَ کی نسبت میں ابہام تھا تو آگے نَفْسًا نے آ کر کیا کیا؟ اس ابہام کو دور کر دیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ مَذْكُوْرَةٍ أَوْ مُقَدَّرَةٍ وہ ذات یا تو مذکور ہوگی یا مقدر ہوگی۔ اب آئیے سارے کو شرح کے ساتھ دیکھیں۔ کہتے ہیں: اَلتَّمْيِيْزُ مَا أَيِ الْاِسْمُ الَّذِيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ۔ اَلتَّمْيِيْزُ مَا، متن میں آیا مَا آگے صاحبِ جامی فرما رہے ہیں أَيِ الْاِسْمُ الَّذِيْ، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ مَا موصولہ ہے۔ بھئی مَا موصولہ اور مَا موصوفہ بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں، البتہ فرق یہ ہے مَا موصولہ معرفہ ہوتا ہے اور آگے آنے والا جملہ اس کے لیے صلہ بنتا ہے اور صلے کے لیے کوئی محلِ اعراب نہیں ہوتا، اور مَا موصوفہ جو ہے وہ نکرہ ہوتا ہے شَيْءٌ کے معنیٰ میں اور آگے آنے والا جملہ اس کے لیے صفت بنتا ہے اور صفت کا وہی اعراب ہوتا ہے جو موصوف کا ہو۔ تو مَا کی تفسیر کیا کی؟ أَيِ الْاِسْمُ الَّذِيْ۔ اَلَّذِيْ سے بتلا دیا کہ یہ اسمِ موصول ہے اور ساتھ اَلْاِسْمُ کا لفظ نکال کر اس کا مصداق بتلا دیا کہ یہاں مَا سے مراد کیا ہے؟ اسم، تو وہ بھی معرفہ نکالا۔ تو کہتے ہیں: اَلتَّمْيِيْزُ مَا أَيِ الْاِسْمُ الَّذِيْ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ، تمییز وہ اسم ہے جو ابہام کو دور کرے۔ بھئی صاحبِ جامی نے مَا کو موصولہ بنایا لیکن یہ کوئی ضروری نہیں ہے بھئی، آپ اس مَا کو موصوفہ بھی بنا سکتے ہیں بھئی۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ الْبَدَلِ فَإِنَّ الْمُبْدَلَ مِنْهُ فِيْ حُكْمِ التَّنْحِيَةِ، بھئی کہتے ہیں یہ جو انہوں نے کہا نا کہ تمییز وہ اسم ہے جو ابہام کو دور کرے، ابہام کو دور کرنے کی قید لگائی تو بدل اس تمییز کی تعریف سے نکل گیا۔ بدل، آپ جانتے ہیں مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں جَاءَنِيْ أَخُوْكَ زَيْدٌ، یہ أَخُوْكَ یہ جو فاعل ہے یہ ہے مبدل منہ، اور آگے زَيْدٌ کیا ہے؟ بدل ہے، بدل ہے اور یاد رکھو یہ جو مبدل منہ اور بدل جو ہیں ان میں سے اصل مقصود بدل ہوتا ہے، مبدل منہ کو ویسے ہی بطورِ تمہید کے ذکر کیا جاتا ہے۔ مثلاً فرض کرو مخاطب کے دو بھئی ہیں، مخاطب کے دو بھئی ہیں، اب میں اس سے کہوں جَاءَنِيْ أَخُوْكَ میرے پاس آپ کا بھئی آیا تھا، کچھ اس کو پتا چلا کہ کون سا بھئی مراد ہے؟ نہیں، کیونکہ دو بھئی ہیں اور میں نے أَخُوْكَ کہا تو أَخُوْكَ کے اندر ابہام تھا، پھر میں آگے زَيْدٌ لے آتا ہوں اور یہ ماقبل سے بدل واقع ہو رہا ہے۔ یاد رکھو مبدل منہ اور بدل دونوں کا مدلول ایک ہی ہوتا ہے، دونوں ایک ہی ذات پر کیا کرتے ہیں؟ دلالت کرتے ہیں۔ تو دیکھو مخاطب کا ایک بھئی ہے اس کا نام ہے زید، تو لفظِ زَيْدٌ بھی اس پر دلالت کر رہا ہے اور أَخُوْكَ وہ بھی اس پر دلالت کر رہا ہے، تو دونوں کا مدلول ایک ہی ہے۔ تو اب دیکھو جَاءَنِيْ أَخُوْكَ زَيْدٌ، توجہ ہے؟ تو یہ جو أَخُوْكَ ہے یہ ہے مبدل منہ اور زَيْدٌ ہے بدل۔ دیکھو اس مثال کے اندر أَخُوْكَ کے اندر ابہام تھا، آگے زَيْدٌ آیا تو اس نے اس سے ابہام کو دور کر دیا، أَخُوْكَ کی ذات میں ابہام تھا تو زَيْدٌ نے آ کر کیا کیا؟ اس ابہام کو دور کر دیا۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلا رہے ہیں کہ نہیں بھئی، بدل جو ہے وہ مبدل منہ سے ابہام کو دور نہیں کرتا، مبدل منہ جو ہے اس کو صرف تمہید کے طور پر ذکر کیا جاتا ہے اور آگے اصل مقصود بدل ہے بھئی۔ اگر آپ یہ کہیں کہ بدل نے آ کر مبدل منہ سے ابہام کو دور کر دیا، اس کا تو مطلب ہے مقصود وہی مبدل منہ ہے بس اس میں ابہام باقی تھا زید، بدل نے آ کر ابہام کو دور کر دیا، معلوم ہوا مقصود یہی أَخُوْكَ جو مبدل منہ ہے، حالانکہ نہیں بدل اور مبدل منہ کے اندر جو بدل ہوتا ہے وہ مقصود ہوتا ہے اور مبدل منہ اس کو صرف بطورِ تمہید کے ذکر کیا جاتا ہے۔ جیسے آپ کسی ساتھی کے پاس جاتے ہیں آپ کو کوئی کام ہے، تو جاتے ہی فوراً آپ اپنا کام نہیں کہتے بلکہ پہلے ایک دو ادھر ادھر کی باتیں کریں گے کہ آپ کا کیا حال ہے، خیریت سے ہیں، ایک دو باتیں کرنے کے بعد پھر آپ جو اپنا مقصد ہوگا وہ بیان کریں گے۔ تو وہ جو دو تین باتیں آپ نے پہلے ذکر کیں وہ کیا ہے؟ تمہید ہے، اور پھر آپ اپنا مقصد بیان کرتے ہیں۔ تو یہاں پر بھی جو مبدل منہ جس کو پہلے لایا گیا اس کو بطورِ تمہید کے لایا گیا اور آگے پھر بدل جو مقصود تھا اس کو لے آئے۔ تو لہٰذا جَاءَنِيْ أَخُوْكَ زَيْدٌ، یہ أَخُوْكَ کو میں نے کس لیے ذکر کیا؟ صرف بطورِ تمہید کے، اور پھر اس کو میں نے چھوڑ دیا، آگے جو زَيْدٌ میں لایا وہ اسی أَخُوْكَ سے ابہام کو دور نہیں کر رہا، بلکہ مبدل منہ کو لایا جاتا ہے پھر اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر آگے بدل جو مقصود ہے اس کو لے آتے ہیں۔ بات نہیں سمجھ میں آئی میرا خیال؟ جَاءَنِيْ أَخُوْكَ زَيْدٌ، یہ جو أَخُوْكَ یہ جو مبدل منہ ہے پہلے، یاد رکھو یہ بطورِ تمہید کے لایا جاتا ہے اور پھر اس کو ایک طرف کر دیا جاتا ہے اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر آگے بدل لے آتے ہیں جو اصل مقصود ہوتا ہے۔ تو یہاں پر جب أَخُوْكَ کے بعد زَيْدٌ لائے تو اس زَيْدٌ نے أَخُوْكَ سے ابہام کو دور کر دیا ہو یوں نہ کہیں، بلکہ یوں کہیں کہ یہاں پر وہ جو أَخُوْكَ مبہم تھا اس کو لایا گیا اور پھر اس کو چھوڑ کر ایک طرف کر دیا اور پھر جو متعین تھا اس کو لے آئے۔ متعین جو تھا اس کو لے آئے۔ تو بدل میں کیا ہوتا ہے؟ ترکِ مبہم اور ایرادِ معین ہوتا ہے، مبہم کو ترک کرنا اور معین کو لانا۔ پہلے جو لایا گیا وہ کیا تھا؟ مبہم، پھر اس کو چھوڑ دیا گیا اور کس کو لے آئے؟ معین کو لے آئے۔ یہ نہ کہیں کہ اس معین نے آ کر اس سے ابہام کو دور کیا، نہیں نہیں، اس پہلے کو جو لایا گیا اس کو بالکل چھوڑ دیا گیا اور آگے پھر معین ہی کو لے آئے۔ تو جب کہا کہ تمییز وہ اسم ہے جو ابہام کو دور کرتی ہے تو اس سے بدل نکل گیا کیونکہ بدل مبدل منہ سے ابہام کو دور نہیں کرتا بلکہ بدل جو ہے اس کے اندر ترکِ مبہم اور ایرادِ معین ہوتا ہے۔ تو یہاں ابہام دور کرنا نہیں ہے بلکہ مبہم کو چھوڑ کر معین کو لانا ہے۔ فرق سمجھ میں آیا؟ جبکہ تمییز لائیں گے تو وہاں ماقبل کو چھوڑنا نہیں ہوگا بلکہ اسی کے ابہام کو یہ کیا کر دے گی؟ دور کر دے گی۔ عِنْدِيْ عِشْرُوْنَ كِتَابًا، یہ عِشْرُوْنَ کو کوئی ایک طرف نہیں کر دیا اس کو ہٹا نہیں دیا، بلکہ اسی کی ذات میں ابہام تھا تو كِتَابًا نے آ کر کیا کیا؟ اس ابہام کو دور کر دیا۔ فرق سمجھ میں آیا؟ تو کہتے ہیں: وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنِ الْبَدَلِ، اور اس قید کے ذریعے بدل سے احتراز کیا۔ کون سی قید؟ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ کی جو قید آئی، اس کے ذریعے بدل سے احتراز کیا۔ فَإِنَّ الْمُبْدَلَ مِنْهُ فِيْ حُكْمِ التَّنْحِيَةِ، تنحیہ بھئی نَحّٰى يُنَحِّيْ تَنْحِيَةً کا معنیٰ ہوتا ہے کسی چیز کو ایک طرف کر دینا، اس کو ہٹا دینا۔ فَإِنَّ الْمُبْدَلَ مِنْهُ فِيْ حُكْمِ التَّنْحِيَةِ، کیونکہ مبدل منہ جو ہے وہ تنحیہ کے حکم میں ہوتا ہے یعنی اس کو ایک طرف کر دیا جاتا ہے، اس کو ہٹا دیا جاتا ہے، اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ فَهُوَ لَيْسَ يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ شَيْءٍ، تو بدل جو ہے وہ کسی چیز سے ابہام کو دور نہیں کرتا، بَلْ هُوَ تَرْكُ مُبْهَمٍ وَإِيْرَادُ مُعَيَّنٍ، بلکہ بدل جو ہے وہ مبہم کو ترک کرنا اور معین کو لانا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ آگے کہتے ہیں: الْمُسْتَقِرَّ أَيِ الثَّابِتَ الرَّاسِخَ فِي الْمَعْنَى الْمَوْضُوْعِ لَهُ. بھئی میں نے آپ کو بتلایا کہ مُسْتَقِرّ کا کیا معنیٰ ہے؟ ثابت۔ مُسْتَقِرّ کا کیا معنیٰ؟ ثابت، اور اس سے مراد کیا ہے؟ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ تو کہتے ہیں: الْمُسْتَقِرَّ أَيِ الثَّابِتَ، یعنی وہ ابہام جو ثابت ہو، یہ مُسْتَقِرّ صفت ہے نا ابہام کی، وہ ابہام جو ثابت ہو الرَّاسِخَ فِي الْمَعْنَى الْمَوْضُوْعِ لَهُ، راسخ کا معنیٰ پختہ، مضبوط بھئی، جما ہوا، وہ ابہام جو ثابت ہو، جما ہوا ہو فِي الْمَعْنَى الْمَوْضُوْعِ لَهُ، معنٰیِ موضوع لہ کے اندر مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مَوْضُوْعٌ لَهُ اس حیثیت سے کہ وہ موضوع لہ ہے۔ اس حیثیت سے کہ وہ موضوع لہ ہے۔ بھئی دیکھو، عِشْرُوْنَ کا معنیٰ کس کے لیے وضع کیا گیا؟ بیس کے عدد کے لیے، بیس کے... تو یہ جو عِشْرُوْنَ کا معنیٰ ہے یعنی بیس، اس کے اندر وضع کے اعتبار سے ہی ابہام ہے۔ بھئی دیکھو نا عِشْرُوْنَ کا کیا معنیٰ؟ بیس۔ تو یہ جو بیس ہے یہ ہے معنٰیِ موضوع لہ جس کے لیے عِشْرُوْنَ کو وضع کیا گیا۔ عِشْرُوْنَ کو کس کے لیے وضع کیا؟ بیس کے لیے۔ تو بیس یہ اس کا معنٰیِ موضوع لہ ہے، اور اس معنٰیِ موضوع لہ کے اندر موضوع لہ ہونے کے اعتبار سے ہی ابہام ہے، کہ اس سے کیا مراد ہے، بیس کتابیں ہیں، قلم ہیں، کیا چیز ہے؟ ذات کا پتا نہیں چل رہا، عدد کا تو پتا چل رہا ہے، معدود کا پتا نہیں چل رہا۔ تو یہ جو عِشْرُوْنَ کا معنیٰ بیس ہے یہ اس کا معنٰیِ موضوع لہ ہے اور اس معنٰیِ موضوع لہ میں وضع کے اعتبار سے ہی ابہام ہے، وضع کے اعتبار سے ہی پتا نہیں چل رہا کہ وہ ذات کیا ہے بھئی! بیس کتابیں ہیں، قلم ہیں، درہم ہیں، دینار ہیں، کیا ہیں؟ وضع کے اعتبار سے ہی ذات کا پتا نہیں چل رہا۔ یہ معنیٰ ہے کہ وہ ابہام جو ثابت ہو اور راسخ ہو فِي الْمَعْنَى الْمَوْضُوْعِ لَهُ معنٰیِ موضوع لہ کے اندر مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مَوْضُوْعٌ لَهُ اس حیثیت سے کہ وہ معنٰیِ موضوع لہ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: فَإِنَّ الْمُسْتَقِرَّ۔ یہاں سے صاحبِ جامی تفصیل بیان کر رہے ہیں۔ ادھر دیکھیے بھئی، اصل میں اشکال یہ ہوتا ہے کہ مُسْتَقِرّ کا معنیٰ تو ہے ثابت، اور اے صاحبِ جامی! آپ نے مُسْتَقِرّ کا کیا معنیٰ کر لیا؟ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ مُسْتَقِرّ کا معنیٰ کیا؟ ثابت، اور آپ نے اس کا کیا معنیٰ کر لیا؟ وہ ابہام جو وضع کے اعتبار سے ہو، یہ معنیٰ آپ نے کہاں سے کر لیا؟ تو صاحبِ جامی آپ کو بتائیں گے کہ ہاں آپ کی بات ٹھیک ہے، مُسْتَقِرّ کا معنیٰ ثابت ہی ہے، ثابت ہی ہے، اور کسی چیز میں بھی ابہام ہو تو ہم کہیں گے اس میں ابہام ثابت ہے، اس میں ابہام ثابت ہے، لیکن ابہام کسی چیز میں تھوڑا ہوتا ہے، کسی میں زیادہ، کسی میں بہت زیادہ۔ ابہام کے درجے مختلف ہیں۔ توجہ سے سنو بھئی، گہری بات کر رہے ہیں صاحبِ جامی۔ ابہام کے درجے مختلف ہوتے ہیں، کسی چیز میں تھوڑا ابہام ہوتا ہے، کسی میں زیادہ ہوتا ہے، کسی میں بہت زیادہ ابہام ہوتا ہے۔ جیسے دیکھو، یہ عِشْرُوْنَ کے اندر ابہام تھا وضع کے اعتبار سے ہی۔ اور بعض اوقات ابہام جو ہے وہ استعمال کے اعتبار سے آ جاتا ہے ایک چیز میں ابہام۔ مثلاً آگے مثال ذکر کریں گے عَيْنٌ کی۔ ع، ی، ن، عَيْنٌ۔ عَيْن عربی زبان میں عَيْن کے کئی معانی آتے ہیں، اس لفظ کو کئی معانی کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ یہ سورج جو ہے اس کو بھی عَيْن کہتے ہیں، اسی طرح سونا جو ہے، سونا اور چاندی، اس سونے کو بھی عَيْن کہتے ہیں، گھٹنا جو ہے اس کو بھی عَيْن کہتے ہیں، پانی کا جو چشمہ ہے اس کو بھی عَيْن کہتے ہیں، اسی طرح جاسوس کو بھی عَيْن کہتے ہیں۔ تو عَيْن کو کئی معانی کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اب مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں رَأَيْتُ عَيْنًا میں نے ایک عَيْن کو دیکھا، کچھ آپ کو پتا چلا کہ اس عَيْن سے کون سا معنیٰ مراد ہے؟ اس عَيْن کے معنیٰ کا پتا نہیں چلا۔ چنانچہ پھر آگے میں صفت لاتا ہوں: رَأَيْتُ عَيْنًا جَارِيَةً میں نے ایک ایسا عَيْن دیکھا جو بہہ رہا تھا۔ اب آپ کو پتا چل گیا کہ عَيْن کا کیا معنیٰ ہے؟ پانی کا چشمہ مراد ہے، کیونکہ بہتا کیا ہے؟ پانی کا چشمہ۔ تو دیکھو یہ مثال بھی دے رہے ہیں، بلکہ مثال دیکھ لیں، ایک ڈیڑھ سطر کے بعد آ رہی ہے رَأَيْتُ عَيْنًا جَارِيَةً، توجہ ہے؟ رَأَيْتُ عَيْنًا جَارِيَةً میں نے پانی کا ایک چشمہ دیکھا جو بہہ رہا تھا۔ یہاں علامہ رضی جو ہیں جنہوں نے کافیہ کی شرح لکھی ہے، وہ اعتراض کرتے ہیں۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اور شارحین نے کافیہ کی جو شروحات لکھیں وہ جگہ جگہ صاحبِ کافیہ پر اعتراضات بھی کرتے چلے جاتے ہیں کہ دیکھیے آپ کی تعریف میں یہ کمی ہے یا یہ والی کمی ہے، لیکن صاحبِ جامی نے کمال کیا بھئی، انہوں نے ایسی شرح لکھی کہ انسان حیران رہ جاتا ہے، جس کا جو اعتراض ہے جہاں پر، صاحبِ جامی اس کو بہترین انداز میں حل کرتے ہوئے جواب دیتے ہوئے آگے چلے جاتے ہیں کہ بھئی صاحبِ کافیہ کی عبارت میں کوئی کمی نہیں ہے بھئی۔ تو لہٰذا علامہ رضی فرماتے ہیں کہ یہ دیکھو رَأَيْتُ عَيْنًا جَارِيَةً، رَأَيْتُ فعل با فاعل ہے، عَيْنًا یہ مفعول بہ ہے، منصوب ہے، اور یہ جَارِيَةً یہ اس کی صفت ہے۔ عَيْن چونکہ مؤنثِ سماعی ہے اس لیے اس کی صفت جَارِيَةً مؤنث لائی گئی، اور اس جَارِيَةً نے عَيْنًا کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا۔ توجہ سے سنو، علامہ رضی کا اعتراض ذکر کر رہا ہوں۔ وہ فرماتے ہیں کہ عَيْن، جب میں نے کہا رَأَيْتُ عَيْنًا تو عَيْن کی ذات کا پتا نہیں چل رہا کہ اس سے سورج مراد ہے یا سونا مراد ہے یا چشمہ مراد ہے یا اس سے جاسوس مراد ہے یا گھٹنا مراد ہے، کیا مراد ہے؟ ذات کا ہی پتا نہیں چل رہا۔ آگے جَارِيَةً صفت لائی گئی، اس صفت نے آ کر بتلا دیا کہ عَيْن سے کیا مراد ہے؟ پانی کا چشمہ مراد ہے، تو اس جَارِيَةً نے عَيْنًا کی ذات سے ابہام کو دور کر دیا، لہٰذا اس جَارِيَةً کو بھی تمییز کہنا پڑے گا، حالانکہ یہ تو تمییز نہیں ہے یہ تو صفت ہے۔ آپ نے تو ہمیں کیا کہا؟ کہ تمییز وہ ہے جو ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے، تو یہاں پر بھی یہ جَارِيَةً یہ صفت ہے لیکن ابہام کو دور کر رہی ہے تو یہ تعریف میں داخل ہو گئی، معلوم ہوا صاحبِ کافیہ کی تعریف دخولِ غیر سے مانع نہیں، اس میں تو صفت بھی داخل ہو رہی ہے، حالانکہ جَارِيَةً تو صفت ہے اس کو تو تعریف سے خارج ہونا چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو صاحبِ جامی اس کا اب جواب دینے لگے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ نہیں، تعریف میں کوئی کمی نہیں ہے۔ کہ دیکھیے عَيْنًا کے اندر جو ابہام آیا کہتے ہیں وہ ابہام وضع کے اعتبار سے ابہام نہیں ہے، بلکہ استعمال کے اعتبار سے اس میں ابہام آ گیا، آپ نے اس کو استعمال کیا اور اس میں ابہام آیا، بھئی کیوں استعمال کی وجہ سے ابہام کیوں آیا؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اس کے موضوع لہ متعدد ہیں۔ یوں کہو اس کے کئی معانی آتے تھے اس لیے استعمال کے اندر اس میں ابہام آ گیا، وضع کے اعتبار سے کوئی ابہام نہیں۔ جب عَيْن کو وضع کیا گیا سورج کے لیے، توجہ سے دیکھو، جب عَيْن کو وضع کیا گیا سورج کے لیے تو دیکھو عَيْن کا کیا معنیٰ؟ سورج، کوئی ابہام ہے؟ نہیں۔ پھر عَيْن کو وضع کیا گیا پانی کے چشمے کے لیے، اب دیکھو عَيْن کا کیا معنیٰ؟ پانی کا چشمہ، کوئی ابہام نہیں۔ پھر عَيْن کو وضع کیا گیا سونے کے لیے، عَيْن کا کیا معنیٰ بھئی؟ سونا، کوئی ابہام نہیں۔ تو دیکھو وضع کے اعتبار سے کوئی ابہام نہیں کسی معنیٰ کے اندر، عَيْن کے سب معانی واضح ہیں، لیکن ابہام آیا کس کی وجہ سے؟ اس کے موضوع لہ متعدد ہیں، کہ اس کو مختلف معانی کے لیے الگ الگ وضع کیا گیا، اس کی وجہ سے اب استعمال کے اندر ابہام آ گیا۔ تو یہ ابہام وضع کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ استعمال میں یہ ابہام آیا ہے، کس کی وجہ سے؟ موضوع لہ کے متعدد ہونے کی وجہ سے ابہام آیا ہے۔ اور ہم نے کیا کہا کہ وہ ابہام کون سا ہونا چاہیے جس کو تمییز دور کرے؟ وہ وضع کے اعتبار سے ہونا چاہیے، استعمال وغیرہ یا کسی اور وجہ سے وہ ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ اب صاحبِ جامی پھر آگے بتائیں گے کہ مُسْتَقِرّ کا معنیٰ تو ہے ثابت، وہ ابہام جو ثابت ہو، وہ ابہام جو ثابت ہو وہ تو رَأَيْتُ عَيْنًا اس کے اندر بھی ابہام ثابت ہے، اس میں بھی... تو صاحبِ جامی اس کا جواب دینے لگے ہیں کہ یہ اشکال اس لیے پیش آیا کہ مُسْتَقِرّ کا معنیٰ ہے ثابت، اور آپ نے اس کا وہی معنیٰ کر لیا، وہ ابہام جو ثابت ہو تمییز آ کر اس کو دور کرے گی، اور رَأَيْتُ عَيْنًا اس کے اندر بھی ابہام ثابت ہے یا نہیں؟ تو اس میں بھی ابہام ثابت ہے، جس چیز میں بھی ابہام آئے گا وہ ابہام تو ثابت ہے، تو اس میں سارے ابہام دنیا کے داخل ہو گئے۔ تو صاحبِ جامی بتائیں گے نہیں، سارے ابہام یہاں مراد نہیں بلکہ سب سے اعلیٰ درجے کا جو ابہام ہے وہ مراد ہے۔ اور اعلیٰ درجے کا ابہام وہ ہوتا ہے، یا یوں کہو سب سے قوی ابہام جو ہوتا ہے وہ ہے جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ باقی ابہام عارضی طور پر کسی وجہ سے آ جاتے ہیں جبکہ وضع کے اعتبار سے جو ابہام ہوگا وہ ہر جگہ آئے گا، آپ دنیا کے جس جملے میں بھی اس لفظ کو لائیں گے، جب اس میں وضع کے اعتبار سے ابہام ہے تو ابہام ہی آئے گا، تو تمییز آپ کو لانا ہی پڑے گی۔ جیسے عِشْرُوْنَ کو آپ جہاں بھی استعمال کریں گے وہاں اس کے معدود کا پتا نہیں چلے گا، آپ کو تمییز ساتھ لانا پڑے گی۔ جبکہ باقی ابہام اس درجے کے نہیں۔ معلوم ہوا ایک ابہام وہ ہے جو وضع کے اعتبار سے ہوتا ہے، اسی طرح ایک ابہام وہ ہے جو کبھی استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے، یا اسی طرح ایک ابہام وہ ہوتا ہے جو کبھی موضوع لہ کے متعدد ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، اسی طرح کبھی وہ ابہام ہے جو عدمِ شہرت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ابہام مختلف قسم کے ہیں، کوئی تھوڑا ابہام ہے کوئی زیادہ ہے۔ مثلاً دیکھو میں نے کہا جَاءَنِيْ أَبُوْ حَفْصٍ، جَاءَنِيْ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ، یاد رکھو یہ أَبُوْ حَفْصٍ یہ کنیت تھی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی، لیکن اگر صرف یہ کہیں جَاءَنِيْ أَبُوْ حَفْصٍ تو پتا نہیں چلا کون مراد ہیں، ہاں جب آگے عُمَرُ کہا جَاءَنِيْ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ اب پتا چل گیا کہ کون مراد ہیں؟ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ تو اب دیکھو أَبُوْ حَفْصٍ میں بھی ابہام ہے اور عُمَرُ نے آ کر کیا کیا؟ اس ابہام کو دور کیا، اور یاد رکھو اس کو کہتے ہیں عطفِ بیان۔ کیا کہتے ہیں؟ کہ ایک شخص کی کنیت، دیکھو ایک ہوتی ہے کنیت جس میں أَبٌ یا اِبْنٌ یا أُمٌّ وغیرہ ساتھ ذکر ہوتا ہے، جیسے أَبُوْ يُوْسُفَ یہ کنیت ہے، أَبُوْ حَنِيْفَةَ یہ کنیت ہے، اِبْنُ عَبَّاسٍ رضی اللہ تعالیٰ عنہما یہ کیا ہے اِبْنُ عَبَّاسٍ؟ کنیت ہے، تو کنیت وہ ہے جس کے شروع میں اِبْنٌ یا أَبٌ وغیرہ کا لفظ آتا ہے۔ اور ایک ہوتا ہے عَلَم بھئی، عَلَم۔ تو عرب یہ کنیت بڑی کثرت سے استعمال کرتے تھے، تو یہ بھی عَلَم کی طرح ہی ہوتا ہے، کس کی طرح؟ عَلَم کی طرح ہی ہوتا ہے، اس سے اس آدمی کا فوراً پتا چل جاتا ہے۔ جیسے دیکھو کنیت میں کہتا ہوں قَالَ أَبُوْ حَنِيْفَةَ رحمہ اللہ، آپ کو پتا چل گیا یا نہیں کہ یہ امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ مراد ہیں؟ تو کنیت بھی عَلَم کی طرح مشہور ہوتی ہے، لیکن بعض اوقات ایک ہوتی ہے کنیت اور ایک ہوتا ہے عَلَم، ایک چیز زیادہ مشہور ہے دوسری چیز زیادہ مشہور نہیں، تو اس کی وجہ سے اس میں ابہام آ جاتا ہے، تو ساتھ دوسری چیز کو بھی جب ذکر کر دیا جائے تو پھر وہ ابہام دور ہو جاتا ہے۔ جیسے أَبُوْ حَفْصٍ یہ کنیت ہے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی، عُمَرُ ان کا نام ہے، لیکن عُمَرُ نام زیادہ مشہور ہے اور أَبُوْ حَفْصٍ زیادہ مشہور نہیں، لیکن جب دونوں کو اکٹھا استعمال کر لیا گیا تو وہ ابہام ختم ہو گیا۔ قَالَ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ، یہ جو عُمَرُ ہے یہ عطفِ بیان ہے کس کے لیے؟ أَبُوْ حَفْصٍ کے لیے۔ یاد رکھو یہ جو أَبُوْ حَفْصٍ ہے اس کے اندر کوئی ابہام نہیں، یہ تو کنیت ہے ان کی، جیسے نام میں ابہام نہیں ہوتا کنیت میں بھی ابہام نہیں، لیکن یہاں جو ابہام آیا وہ عارضی طور پر اس لیے آ گیا کیونکہ یہ زیادہ مشہور نہیں ہے، یہ زیادہ... ورنہ کنیت میں خود کوئی ابہام نہیں ہوتا، جیسے دیکھو قَالَ أَبُوْ حَنِيْفَةَ یہ مشہور ہے تو دیکھو اس کنیت میں کوئی ابہام نہیں، آپ کی کنیت أَبُوْ حَنِيْفَةَ زیادہ مشہور ہے اور آپ کا نام نُعْمَان ہے وہ اس کے مقابلے میں اتنا مشہور نہیں۔ یا اسی طرح امام ابو یوسف رحمہ اللہ، ان کی کنیت زیادہ مشہور ہے نام زیادہ مشہور نہیں، ان کا نام یعقوب ہے بھئی، امام ابو یوسف رحمہ اللہ کا نام کیا ہے؟ یعقوب ہے، لیکن آپ کنیت سے زیادہ مشہور ہیں۔ تو معلوم ہوا کہ بعض اوقات کنیت یا نام میں ابہام ہوتا ہے اور آگے پھر عطفِ بیان لا کر اس ابہام کو کیا کر دیا جاتا ہے؟ دور کر دیا جاتا ہے۔ یعنی دونوں کے ملنے سے ابہام دور ہونا چاہیے، بلکہ دونوں کے میں سے بعد والے کا زیادہ مشہور ہونا بھی ضروری نہیں، ہاں دونوں کے ملنے سے ابہام دور ہونا چاہیے۔ مثلاً آپ کے دو ساتھی ہیں، ایک کا نام زید ہے اور ایک کا نام عمرو، اور دونوں کی کنیت فرض کرو أَبُوْ خَالِدٍ ہے، تو اب جب میں نے کہا جَاءَنِيْ أَبُوْ خَالِدٍ کچھ پتا چلا آپ کو؟ نہیں، کیونکہ دونوں کی کنیت أَبُوْ خَالِدٍ ہے، ہاں جب آگے میں زَيْدٌ کہہ دوں گا یا عَمْرٌو کہہ دوں گا تو اب ابہام دور ہو جائے گا، پتا چل جائے گا وہ والا أَبُوْ خَالِدٍ مراد ہے جس کا نام زید ہے۔ تو یہ ہے عطفِ بیان بھئی۔ تو عطفِ بیان اپنے متبوع کی وضاحت کرتا ہے، اس میں کچھ خفا ہوتا ہے کچھ پوشیدگی ہوتی ہے، عطفِ بیان آ کر اس ابہام کو دور کر دیتا ہے۔ تو دیکھو اب یہاں پر بھی مثلاً قَالَ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ، یہ أَبُوْ حَفْصٍ کے اندر ابہام ہے لیکن یہ ابہام کس وجہ سے ہے؟ یہ أَبُوْ حَفْصٍ میں یہ ابہام جو ہے اس کی وضع کے اعتبار سے نہیں ہے، أَبُوْ حَفْصٍ بھی اسی ذات کے لیے وضع ہے جس ذات کے لیے عُمَرُ وضع ہے، صرف اس میں جو ابہام آیا کچھ خفا آیا کس وجہ سے آیا؟ مشہور نہ ہونے کی وجہ سے۔ تو معلوم ہوا ابہام کئی قسم کا ہو سکتا ہے، کبھی ابہام ہوگا وضع کے اعتبار سے، کبھی ابہام آ جائے گا استعمال کے اعتبار سے، کبھی ابہام آ جائے گا موضوع لہ کے متعدد ہونے کی وجہ سے، کبھی ابہام آئے گا مشہور نہ ہونے کی وجہ سے، لیکن ہر ایک کے درجے مختلف ہیں۔ تو یہاں پر جب آیا الْمُسْتَقِرَّ وہ ابہام جو ثابت ہو، وہ ابہام ثابت ہو، تو وہ ابہام جو موضوع لہ کے اعتبار سے ہے وہ بھی ثابت ہے، وہ ابہام جو استعمال کے اعتبار سے ہے وہ بھی ثابت ہے، وہ ابہام جو موضوع لہ کے متعدد ہونے کے اعتبار سے ہے وہ بھی ثابت ہے، وہ ابہام جو عدمِ شہرت کی وجہ سے ہے وہ بھی ثابت ہے، تو ہیں تو سارے ثابت لیکن بعض میں ابہام کا ثبوت کم درجے کا ہے اور بعض میں ابہام کا ثبوت اعلیٰ درجے کا ہے، تو سب سے اعلیٰ درجے کے ابہام کا ثبوت کس میں ہے؟ جس میں باعتبار وضع کے ابہام ہو۔ تو اس لیے الْمُسْتَقِرَّ سے مراد ابہامِ وضعی ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ کیونکہ وہ کامل درجے کا ہے۔ تو ابہامِ مستقر سے کون سا ابہام مراد ہوا؟ وہ وضع کے اعتبار سے ہو، اور یہ عَيْنًا کے اندر جو ابہام آیا یہ وضع کے اعتبار سے تھا یا استعمال کے اعتبار سے آیا؟ استعمال کے اعتبار سے کیونکہ اس کے موضوع لہ متعدد ہیں، لہٰذا یہ جَارِيَةً اس تعریف میں داخل نہیں، کیونکہ عَيْنًا میں جو ابہام تھا وہ وضع کے اعتبار سے نہیں اور ہم نے کیا کہا وہ ابہام کون سا ہونا چاہیے؟ وضع کے اعتبار سے ہونا چاہیے۔ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: فَإِنَّ الْمُسْتَقِرَّ وَإِنْ كَانَ بِحَسَبِ اللُّغَةِ هُوَ الثَّابِتُ مُطْلَقًا، کہ مُسْتَقِرّ جو ہے وہ اگرچہ عربی زبان کے اعتبار سے هُوَ الثَّابِتُ مُطْلَقًا وہ ہے جو مطلقاً ثابت ہو، لٰكِنَّ الْمُطْلَقَ مُنْصَرِفٌ إِلَى الْكَامِلِ، لیکن مطلق جو ہے وہ لوٹتا ہے کامل کی طرف وَهُوَ الْوَضْعِيُّ اور کامل ابہام کون سا ہے؟ وضعی ہے جو وضع کے اعتبار سے ہو۔ وَاحْتَرَزَ بِهِ عَنْ نَحْوِ رَأَيْتُ عَيْنًا جَارِيَةً، اور اس کے ذریعے، یہ جو مُسْتَقِرّ کا لفظ صاحبِ کافیہ لے کر آئے، اس قید کے ذریعے احتراز کیا رَأَيْتُ عَيْنًا جَارِيَةً جیسی مثالوں سے۔ فَإِنَّ قَوْلَهُ جَارِيَةً، اس لیے کیونکہ یہ کسی کہنے والے کا قول جَارِيَةً جو ہے يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ عَنْ قَوْلِهِ عَيْنًا، یہ ابہام کو دور کر دیتا ہے اس کے قول عَيْنًا سے، لٰكِنَّهُ غَيْرُ مُسْتَقِرٍّ بِحَسَبِ الْوَضْعِ، لیکن یہ جو ابہام ہے یہ غیرِ مستقر ہے وضع کے اعتبار سے، یعنی وضع کے اعتبار سے نہیں ثابت بلکہ یہ، یہ تو عارضی طور پر ثابت ہوا ہے۔ تو کہتے ہیں لٰكِنَّهُ غَيْرُ مُسْتَقِرٍّ بِحَسَبِ الْوَضْعِ، لیکن یہ ابہام وضع کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے، بَلْ نَشَأَ فِي الْاِسْتِعْمَالِ بِاعْتِبَارِ تَعَدُّدِ الْمَوْضُوْعِ لَهُ، بلکہ یہ ابہام پیدا ہوا استعمال میں باعتبار موضوع لہ کے متعدد ہونے کے۔ جی آگے دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَكَذَا يَقَعُ بِهِ الْاِحْتِرَازُ عَنْ أَوْصَافِ الْمُبْهَمَاتِ، اور اسی طرح کہتے ہیں یہ جو مُسْتَقِرّ کی قید لگائی صاحبِ کافیہ نے اس کے ذریعے احتراز ہو گیا مبہمات کے اوصاف سے بھی۔ مبہمات کے جو اوصاف آتے ہیں ان سے بھی احتراز ہوا نَحْوُ هٰذَا الرَّجُلُ جیسے کہ هٰذَا الرَّجُلُ۔ دیکھو یاد رکھو یہ جو اسمِ اشارہ ہے اس کے لیے ہمیشہ مشارٌ الیہ چاہیے اور وہ مشارٌ الیہ کبھی لفظوں میں ذکر ہوگا اور کبھی اس کی طرف اشارۂ حسیہ کیا جائے گا، مثلاً جیسے دیکھو یہاں پر هٰذَا الرَّجُلُ، هٰذَا اسمِ اشارہ یہ ہے موصوف اور الرَّجُلُ اس کی صفت ہے، یہ ہے اس کا مشارٌ الیہ۔ یہ الرَّجُلُ آیا تو پتا چلا کہ هٰذَا سے کون مراد ہے؟ یہ الرَّجُلُ مراد ہے۔ توجہ ہے؟ تو هٰذَا اسمِ اشارہ کس میں سے ہے؟ مبہمات میں سے ہے، اور اس کے لیے ہمیشہ مشارٌ الیہ چاہیے کیونکہ هٰذَا آپ ہر قریب والی مذکر چیز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، هٰذَا کے ذریعے آپ کتاب کی طرف بھی اشارہ کر سکتے ہیں، هٰذَا کے ذریعے آپ قلم کی طرف بھی اشارہ کر سکتے ہیں، هٰذَا کے ذریعے آپ کسی طالبِ علم کی طرف بھی اشارہ کر سکتے ہیں، تو صرف هٰذَا کہیں گے تو پتا نہیں چلے گا کہ اس سے کون مراد ہے۔ تو پھر آگے مشارٌ الیہ چاہیے، وہ پھر وہ مشارٌ الیہ کا پتا دو چیزوں سے چل سکتا ہے، یا تو لفظوں کے اندر ہی مشارٌ الیہ ذکر کر دیا جائے جیسے هٰذَا الْكِتَابُ، دیکھو یہ هٰذَا کے بعد میں الْكِتَابُ لے آیا پتا چل گیا هٰذَا سے اشارہ کس کی طرف ہے؟ کتاب کی طرف، اور یا پھر اس کی طرف اشارۂ حسیہ کیا جاتا ہے یعنی ہاتھ سے اشارہ کر دیتے ہیں، مثلاً میں آپ سے کہتا، میں اپنی اس کتاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہوں هٰذَا، آپ سمجھ گئے کہ هٰذَا سے کیا مراد ہے؟ یہ کتاب مراد ہے، کیونکہ لفظ تو میں نے الْكِتَابُ بے شک نہیں کہا لیکن اشارۂ حسیہ ہے، آنکھوں سے آپ کو نظر آ رہا ہے اس کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے۔ یا مثلاً میرے سامنے قلم پڑا ہے، میں اس کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہوں هٰذَا، آپ سمجھ گئے کہ هٰذَا سے کیا مراد ہے؟ قلم مراد ہے۔ تو هٰذَا مبہم ہے اسمِ اشارہ ہے اس کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ مشارٌ الیہ چاہیے، اور وہ مشارٌ الیہ کبھی لفظوں میں لاتے ہیں اور اس اسمِ اشارہ کے لیے صفت بناتے ہیں، اور کبھی مشارٌ الیہ کی طرف اشارۂ حسیہ کیا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا کہ اسمِ اشارہ کے بعد اگر کوئی معرفہ آ جائے تو وہ عموماً اس کا مشارٌ الیہ ہوتا ہے، جیسے هٰذَا الرَّجُلُ، هٰذَا کے بعد کیا لے آئے؟ الرَّجُلُ، یہ اس کی صفت ہے بھئی۔ اب دیکھو یہ جو هٰذَا ہے اس کے اندر ابہام تھا کہ اس کا مشارٌ الیہ کیا ہے؟ آگے الرَّجُلُ نے آ کر اس ابہام کو دور کر دیا۔ تو صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ یہاں دیکھو هٰذَا موصوف ہے الرَّجُلُ اس کی صفت ہے، اور یہ صفت هٰذَا سے ابہام کو دور کر رہی ہے، تو لہٰذا یہ تعریف کے اندر داخل ہو رہی تھی۔ تمییز بھی کسے کہتے ہیں؟ جو ابہام کو دور کرے، اور یہ هٰذَا الرَّجُلُ اس کے اندر یہ جو الرَّجُلُ صفت آئی یہ بھی اسمِ اشارہ سے ابہام کو دور کر رہا ہے، تو لہٰذا یہ صفت جو ہے مبہمات کی، یہ بھی تعریف میں داخل ہو رہی تھی، لیکن صاحبِ کافیہ نے جب الْمُسْتَقِرَّ کی قید لگائی کہ وہ ابہام وضع کے اعتبار سے ہونا چاہیے، تو یہ مبہمات کے اوصاف بھی تمییز کی تعریف سے نکل گئے۔ بھئی کس طرح نکلے؟ بھئی دیکھیے یاد رکھو یہ جو مبہمات ہیں ان کے بارے میں دو مذاہب ہیں، ایک مذہب ہے متقدمین کا یعنی وہ علماء جو پہلے گزرے ہیں، ایک مذہب ہے متأخرین کا یعنی جو بعد والے علماء ہیں۔ متقدمین فرماتے ہیں کہ یہ جو مبہمات ہیں ان کو مفہومِ کلی کے لیے وضع کیا گیا ہے، کس کے لیے؟ مفہومِ کلی کے لیے وضع کیا گیا ہے، لیکن بایں شرط کہ ان کو جزئیات میں استعمال کیا جائے گا۔ یعنی یوں کہو وضع ہے مفہومِ کلی کے لیے اور استعمال ہمیشہ جزئیات میں ہوتے ہیں۔ آپ جب بھی هٰذَا کا اشارہ کریں گے کسی متعین چیز کی طرف کریں گے اور وہ جزئی ہوگی۔ تو هٰذَا کو اصل میں وضع کیا گیا ایک مفہومِ کلی کے لیے لیکن بشرطِ استعمال فی الجزیئات کہ اس کو استعمال ہمیشہ جزئیات میں ہی کیا جاتا ہے۔ مثلاً کس مفہومِ کلی کے لیے وضع کیا گیا هٰذَا کو؟ تو یاد رکھنا هٰذَا کو وضع کیا گیا ہے ہر اس چیز کے لیے جو مفرد ہو، مذکر ہو، مبصر ہو یعنی آنکھوں سے دکھائی دے، اور نیز قریب ہو۔ هٰذَا کو وضع کیا گیا ہے کس کے لیے؟ ہر مفرد، مذکر، مبصر اور قریب والی چیز کے لیے۔ پھر دہراؤ هٰذَا کو کس کے لیے وضع کیا گیا؟ ہر مفرد، مذکر، مبصر، قریب والی چیز کے لیے۔ دیکھو میں شروع میں ہر کا لفظ لا رہا ہوں، دیکھو معلوم ہوا یہ معنٰیِ کلی ہے۔ کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے، اور جزئی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے۔ انسان، انسان کلی ہے، یہ زید پر بھی صادق آتا ہے، عمرو پر بھی، بکر پر بھی، خالد، یہ سب کیا ہیں؟ انسان، تو یہ ہے کلی۔ توجہ ہے؟ اور خود زید یہ جزئی ہے، زید صرف ذاتِ زید پر ہی صادق آتا ہے کسی اور پر نہیں، تو عمرو، بکر، زید، خالد یہ سب جزئیات ہیں۔ عمرو بولو تو عمرو پر ہی یہ صادق آتا ہے، بکر کا لفظ کہو تو بکر پر ہی یہ صادق آتا ہے۔ تو کلی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق آئے، اور جزئی کسے کہتے ہیں؟ جو کثیرین پر صادق نہ آئے۔ تو یہ جو مبہمات ہیں مثلاً جیسے اسمائے اشارہ، متقدمین فرماتے ہیں ان کو مفہومِ کلی کے لیے وضع کیا گیا لیکن یہ استعمال ہمیشہ کس میں ہوں گے؟ جزئیات میں، آپ جب بھی هٰذَا کا اشارہ کریں گے تو کسی متعین چیز کی طرف اشارہ کریں گے۔ تو وضع کس کے لیے؟ مفہومِ کلی، کس مفہومِ کلی کے لیے وضع ہے؟ ہر وہ چیز جو مفرد ہو، مذکر ہو، مبصر ہو اور قریب ہو، اور اس میں کوئی ابہام ہے؟ اس میں کوئی ابہام ہے؟ ہر وہ چیز جو مفرد ہو، مذکر ہو، مبصر ہو اور قریب، اس میں تو کوئی ابہام نہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اسمائے اشارہ کو کس کے لیے وضع کیا گیا؟ مفہومِ کلی کے لیے، اور اس مفہومِ کلی میں باعتبارِ وضع کے کوئی ابہام نہیں، اور استعمال کس میں کرتے ہیں؟ جزئیات میں استعمال کرتے ہیں۔ توجہ ہے؟ اب جب میں مثلاً میں کہتا ہوں هٰذَا، توجہ سے، هٰذَا، کچھ پتا چلا کون مراد ہے هٰذَا سے؟ نہیں، تو آپ کو پتا نہیں چلا، اب میں نے کہا الْكِتَابُ، أَيْ هٰذَا الْكِتَابُ، اب آپ کو پتا چل گیا کہ هٰذَا سے کیا مراد ہے؟ کتاب۔ تو صفت نے آ کر هٰذَا سے ابہام کو دور کر دیا۔ تو یہ ابہام جو هٰذَا کے اندر تھا، توجہ ہے؟ یہ هٰذَا کے اندر جو ابہام تھا، یہ وضع کے اعتبار سے کوئی ابہام نہیں۔ وضع تو یہ ایک مفہومِ کلی کے لیے وضع ہے اور اس مفہوم میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں، یہاں جو ابہام آیا وہ اس وجہ سے آیا کہ یہ جن جزئیات میں استعمال ہوتا ہے وہ بہت زیادہ ہیں، یعنی وہ جو مستعمل فیہ ہیں جن کے بارے میں اس لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے تو وہ مستعمل فیہ میں تعدد ہے وہ بہت زیادہ ہیں، اس وجہ سے اس میں ابہام ہے جب تک آپ وہ صفت نہیں لائیں گے وہ ابہام دور نہیں ہوگا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو صرف هٰذَا کہنے سے مشارٌ الیہ کا پتا نہیں چلے گا جب تک آپ آگے لفظوں میں اس کی صفت نہیں لائیں گے، تو یہ جو هٰذَا میں ابہام ہے یہ کس اعتبار سے ہے؟ وضع کے اعتبار سے ہے یا تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے ہے؟ تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے اس میں ابہام آیا، کیونکہ هٰذَا کا لفظ آپ اس کتاب کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس قلم کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس آدمی کے لیے بھی، اس طالبِ علم کے لیے بھی، ہر ایک کے لیے آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ تو یہاں جو هٰذَا میں ابہام آیا وہ وضع کے اعتبار سے نہیں، وضع تو ایک مفہومِ کلی کے لیے وضع ہے اور وہ مفہومِ کلی کیا؟ کہ وہ مفرد ہو، مذکر ہو، مبصر ہو اور قریب ہو، اس میں تو کوئی ابہام نہیں۔ تو یہاں ابہام کس وجہ سے آیا؟ کہ وہ جو مستعمل فیہ ہے وہ متعدد ہیں، ان میں تعدد ہے اس لیے ابہام آ گیا۔ تو معلوم ہوا یہ باعتبار وضع کے ابہام نہیں ہے، یہ باعتبار استعمال کے اس میں کیا آ رہا ہے؟ ابہام آ رہا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جبکہ اسی کے بارے میں، یہ هٰذَا وغیرہ کے بارے میں متأخرین علماء کا مذہب یہ ہے کہ هٰذَا جو ہے اس کو ہر ہر جزئی کے لیے الگ وضع کیا جاتا ہے۔ ہاں آپ نے جب کتاب کی طرف اشارہ کیا هٰذَا تو آپ نے هٰذَا کو اس کتاب کے لیے وضع کر دیا، آپ نے جب قلم کی طرف اشارہ کیا تو آپ نے هٰذَا کو اس قلم کے لیے وضع کر دیا۔ توجہ ہے؟ متأخرین کیا فرماتے ہیں؟ کہ یہ جو مبہمات ہیں یہ ہر ہر جزئی کے لیے الگ وضع ہیں۔ آپ کتاب کی طرف اشارہ کر کے کہیں هٰذَا تو گویا آپ نے اس کتاب کے لیے لفظِ هٰذَا کو وضع کر دیا، آپ قلم کی طرف اشارہ کر کے کہیں تو آپ نے قلم کے لیے لفظِ هٰذَا کو وضع کر دیا، اس کا موضوع لہ یہ قلم ہے، کتاب کی طرف اشارہ کیا تو هٰذَا کا موضوع لہ کتاب ہے، آپ رَجُل کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں هٰذَا الرَّجُلُ تو آپ نے هٰذَا کا لفظ اس رَجُل کے لیے وضع کر دیا۔ توجہ ہے؟ متقدمین کے نزدیک هٰذَا کا لفظ مفہومِ کلی کے لیے وضع تھا، اس کا موضوع لہ وہ مفہومِ کلی تھا البتہ استعمال جزئیات میں ہوتا تھا، جبکہ متأخرین فرماتے ہیں نہیں، یہ ہر ہر جزئی کے لیے الگ آپ وضع کرتے ہیں، جہاں آپ نے استعمال کرنا ہو گویا آپ نے اس جزئی کے لیے اس لفظ کو وضع کر دیا، وہ جزئی اس کا موضوع لہ ہے۔ ہاں، وضع کرتے ہوئے اس مفہومِ کلی کو آپ نے ملحوظ رکھنا ہے۔ آپ نے... وہ مفہومِ کلی۔ متقدمین نے تو کیا کہا تھا؟ هٰذَا کا لفظ وضع ہی کس کے لیے ہے؟ وضع ہی مفہومِ کلی کے لیے ہے، استعمال کس میں ہو رہا ہے؟ جزئیات میں۔ لیکن متأخرین فرماتے ہیں کہ یہ مفہومِ کلی کے لیے وضع نہیں ہے، مفہومِ کلی کو مدِ نظر رکھا، اس کو ملحوظ رکھا، اس کو یوں کہیں آلہ بنایا، آلہ، اور پھر اس کو ہر ہر جزئی کے لیے الگ وضع کرتے گئے، یعنی اس مفہومِ کلی کو آلہ بنایا، جس چیز میں وہ مفہومِ کلی ہے اس کے لیے آپ هٰذَا وضع کرتے گئے۔ مفہومِ کلی کیا تھا؟ ہر مفرد، مذکر، مبصر اور قریب۔ تو یہ جو مفہومِ کلی ہے اس کو میں نے مدِ نظر رکھا، اس کو میں نے آلہ بنایا، میں نے دیکھا یہ کتاب میرے قریب پڑی ہے یہ مفہومِ کلی اس پر صادق آ رہا ہے، یہ مفہومِ کلی... یہ قریب بھی ہے، مفرد بھی ہے، مذکر بھی ہے، مبصر بھی ہے، تو اب میں نے اس کے لیے هٰذَا کا لفظ وضع کر دیا۔ اب میں قلم کے لیے هٰذَا کا لفظ وضع کرنا چاہتا ہوں، اس کے اندر بھی وہ والا مفہومِ کلی پایا جا رہا ہے، تو میں نے اس قلم کے لیے هٰذَا کا لفظ وضع کر دیا۔ میں الرَّجُلُ کے لیے هٰذَا کا لفظ وضع کرنا چاہتا ہوں، تو میں نے دیکھا کہ اس رَجُل کے اندر بھی یہ ساری صفات موجود ہیں، تو اس کے لیے بھی میں نے هٰذَا کا لفظ وضع کر دیا۔ تو متأخرین کے نزدیک هٰذَا کا لفظ ہر ہر جزئی کے لیے الگ وضع ہے، ہاں صرف اس مفہومِ کلی کو مدِ نظر رکھا، کہ اگر کوئی عورت ہو تو میں هٰذَا نہیں کہہ سکتا، کیوں؟ کیونکہ اس پر وہ مفہومِ کلی صادق نہیں آ رہا۔ توجہ ہے؟ متأخرین کیا فرماتے ہیں؟ کہ هٰذَا کا لفظ ہر ہر جزئی کے لیے الگ وضع ہے، جس جزئی کے لیے بھی آپ استعمال کریں وہ ہے اس کا موضوع لہ، البتہ وضع کرتے وقت اس مفہومِ کلی کو بھی مدِ نظر رکھنا پڑے گا، یعنی اس کو آلہ بنائیں گے، جو ان شرائط پہ پورا اترے اس کے لیے آپ هٰذَا کا لفظ وضع کرتے جائیں بھئی۔ تو معلوم ہوا متأخرین کے نزدیک هٰذَا کے موضوع لہ متعدد ہو گئے، هٰذَا کے موضوع لہ متعدد ہو گئے، کتاب کی طرف اشارہ کیا تو یہ اس کا موضوع لہ، قلم کی طرف اشارہ کیا تو وہ اس کا موضوع لہ، رَجُل کی طرف اشارہ کیا تو وہ اس کا موضوع لہ، لیکن وہ معنٰیِ کلی کو ملحوظ رکھنا ہے، جس میں وہ چیزیں پوری ہوں گی اسی کے لیے آپ هٰذَا وضع کر سکتے ہیں۔ تو متقدمین کیا فرماتے ہیں؟ کہ هٰذَا کا لفظ مفہومِ کلی کے لیے وضع ہے، اس کا موضوع لہ کلی ہے البتہ جزئیات میں یہ استعمال ہوتا ہے اور جزئیات میں تعدد ہے بہت ساری ہیں، تو اس وجہ سے اس میں ابہام آ جاتا ہے کہ تعددِ مستعمل فیہ ہے، اور جبکہ متأخرین کیا فرماتے ہیں؟ کہ اس کے موضوع لہ متعدد ہیں، جس کے لیے آپ استعمال کریں گے وہ اس کا موضوع لہ بن جائے گا، تو گویا یہاں تعددِ موضوع لہ آ گیا۔ متقدمین کے نزدیک تعددِ مستعمل فیہ آیا اور متأخرین کے نزدیک تعددِ موضوع لہ آیا، تو اس لیے ابہام آ گیا۔ توجہ ہے؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا جب صاحبِ کافیہ نے قید لگا دی کہ وہ ابہام مستقر ہونا چاہیے، وضع کے اعتبار سے ہونا چاہیے، تو مبہمات کے اوصاف بھی نکل گئے۔ متقدمین کے مذہب پر بھی وہ داخل نہیں اور متأخرین کے مذہب پر بھی وہ داخل نہیں۔ متقدمین کے مذہب کے مطابق هٰذَا الرَّجُلُ یہ هٰذَا کے اندر ابہام تھا الرَّجُلُ نے اس ابہام کو دور کیا، لیکن یہ ابہام کیوں آیا؟ وضع کے اعتبار سے یا تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے؟ تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے اس میں ابہام آیا۔ اور متأخرین کے نزدیک هٰذَا کے اندر ابہام تھا الرَّجُلُ نے اس ابہام کو دور کیا، لیکن هٰذَا کے اندر جو ابہام آیا ہے وہ وضع کے اعتبار سے ہے یا تعددِ موضوع لہ کے اعتبار سے ہے؟ تعددِ موضوع لہ کے اعتبار سے، کیونکہ متأخرین تو فرماتے ہیں جس کے لیے استعمال کرو تو گویا آپ نے اس کے لیے وہ وضع کر دیا وہ اس کا موضوع لہ ہے۔ تو یہاں معلوم ہوا مبہمات کی بھی صفت لائی جاتی ہے اور وہ صفت ابہام کو دور کرتی ہے، لیکن مبہمات کے اندر جو ابہام ہوتا ہے وہ وضع کے اعتبار سے نہیں، بلکہ یا تو تعددِ موضوع لہ کی وجہ سے ہوتا ہے جیسے متأخرین کا مذہب ہے، یا تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے ہوتا ہے جیسا کہ متقدمین کا مذہب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھیے کتاب پر بھئی۔ کہتے ہیں: وَكَذَا يَقَعُ بِهِ الْاِحْتِرَازُ عَنْ أَوْصَافِ الْمُبْهَمَاتِ، اور اسی طرح یہ جو الْمُسْتَقِرَّ کی قید آئی اس کے ذریعے احتراز ہو گیا مبہمات کے اوصاف سے بھی نَحْوُ هٰذَا الرَّجُلُ جیسے کہ هٰذَا الرَّجُلُ۔ فَإِنَّ هٰذَا مَثَلًا، اس لیے کیونکہ هٰذَا کا لفظ مثال کے طور پر إِمَّا مَوْضُوْعٌ لِمَفْهُوْمٍ كُلِّيٍّ بِشَرْطِ اسْتِعْمَالِهِ فِيْ جُزْئِيَّاتِهِ اس کو وضع کیا گیا ہے ایک مفہومِ کلی کے لیے بایں شرط کہ اس کو استعمال کیا جائے گا اس مفہومِ کلی کی جزئیات میں۔ کلی تو جانتے ہو؟ انسان کیا ہے؟ کلی ہے، اور زید، عمرو، بکر کیا ہیں اس کی؟ جزئیات۔ تو متقدمین کیا فرماتے ہیں؟ کہ هٰذَا کا لفظ وضع ہے مفہومِ کلی کے لیے لیکن استعمال کس میں ہوگا؟ جزئیات میں۔ دیکھیے پھر ترجمہ، کہتے ہیں: فَإِنَّ هٰذَا مَثَلًا کہتے ہیں اس لیے کیونکہ هٰذَا کا لفظ مثال کے طور پر إِمَّا مَوْضُوْعٌ لِمَفْهُوْمٍ كُلِّيٍّ یا تو اس کو وضع کیا گیا ہے ایک مفہومِ کلی کے لیے بِشَرْطِ اسْتِعْمَالِهِ فِيْ جُزْئِيَّاتِهِ بایں شرط کہ اس کا استعمال اس کی جزئیات میں ہوگا، أَوْ لِكُلِّ جُزْئِيٍّ جُزْئِيٍّ مِنْهُ، اس کا عطف ہے لِمَفْهُوْمٍ كُلِّيٍّ پر، کہ هٰذَا کا لفظ مثلاً مثال کے طور پر إِمَّا مَوْضُوْعٌ یہ موضوع ہے لِكُلِّ جُزْئِيٍّ جُزْئِيٍّ مِنْهُ اس کلی کی ایک ایک جزئی کے لیے یعنی ہر ہر جزئی کے لیے موضوع ہے۔ یہ کس کا مذہب ہے؟ متأخرین، وہ کیا فرماتے ہیں؟ کہ هٰذَا کا لفظ ہر ہر جزئی کے لیے الگ وضع ہے، یہی بیان کر رہے ہیں کہ یا تو پھر هٰذَا کا لفظ وضع ہے لِكُلِّ جُزْئِيٍّ جُزْئِيٍّ مِنْهُ اس کلی میں سے ہر ہر جزئی کے لیے یعنی اس کے ہر ہر جزئی کے لیے وضع ہے۔ وَلَا إِبْهَامَ فِيْ هٰذَا الْمَفْهُوْمِ الْكُلِّيِّ، توجہ ہے؟ متقدمین کے نزدیک هٰذَا کا لفظ کس کے لیے وضع؟ مفہومِ کلی کے لیے، اور متأخرین کے نزدیک هٰذَا کا لفظ کس کے لیے وضع؟ ہر ہر جزئی کے لیے۔ نہ تو اس مفہومِ کلی میں کوئی ابہام اور نہ ہر ہر جزئی میں کوئی ابہام ہے، جس کے لیے بھی آپ استعمال کریں گے مثلاً میں نے هٰذَا اس کتاب کی طرف اشارہ کیا تو دیکھو اس کتاب میں تو کوئی ابہام نہیں۔ تو کہتے ہیں وَلَا إِبْهَامَ فِيْ هٰذَا الْمَفْهُوْمِ الْكُلِّيِّ نہ تو کوئی ابہام اس مفہومِ کلی میں ہے وَلَا فِيْ وَاحِدٍ وَاحِدٍ مِنْ جُزْئِيَّاتِهِ اور نہ اس کی جزئیات میں سے ایک ایک میں ہے یعنی کسی میں کوئی ابہام نہیں۔ بَلِ الْإِبْهَامُ إِنَّمَا نَشَأَ مِنْ تَعَدُّدِ الْمَوْضُوْعِ لَهُ أَوِ الْمُسْتَعْمَلِ فِيْهِ، بَلِ الْإِبْهَامُ إِنَّمَا نَشَأَ بلکہ یہ جو ابہام جو ہے یہ پیدا ہوا ہے مِنْ تَعَدُّدِ الْمَوْضُوْعِ لَهُ موضوع لہ کے تعدد سے، یہ کس کے نزدیک؟ متأخرین کے نزدیک، أَوِ الْمُسْتَعْمَلِ فِيْهِ اس کا عطف بھی مَوْضُوْعِ لَهُ پر کریں اور اس پر تَعَدُّد کا لفظ داخل تھا وہ اس پر بھی داخل ہے یعنی أَيْ مِنْ تَعَدُّدِ الْمُسْتَعْمَلِ فِيْهِ یا وہ ابہام پیدا ہوا ہے کس سے؟ مستعمل فیہ کے تعدد کی وجہ سے۔ حاصلِ کلام کیا؟ کہ مبہمات کے جو اوصاف لائے جاتے ہیں وہ اوصاف جو ہیں اس سے ابہام کو دور کرتے ہیں، لیکن یہ ابہام جو ہے وضع کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ یا تو تعددِ موضوع لہ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جیسا کہ متأخرین فرماتے ہیں، یا تعددِ مستعمل فیہ کے اعتبار سے پیدا ہوا ہے جیسا کہ متقدمین فرماتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: فَتَوْصِيْفُهُ بِالرَّجُلِ تو اس هٰذَا کو موصوف کرنا رَجُل کے ساتھ يَرْفَعُ هٰذَا الْإِبْهَامَ وہ اس ابہام کو دور کرتا ہے جو تعددِ موضوع لہ یا تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، تو اس ابہام کو یہ الرَّجُلُ کا لفظ دور کرتا ہے، لَا الْإِبْهَامَ الْوَاقِعَ فِي الْمَوْضُوْعِ لَهُ مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مَوْضُوْعٌ لَهُ نہ کہ اس ابہام کو جو واقع ہو موضوع لہ کے اندر اس حیثیت سے کہ وہ موضوع لہ ہے۔ توجہ ہے؟ پھر سنو۔ کہتے ہیں هٰذَا الرَّجُلُ، هٰذَا کی صفت الرَّجُلُ لائی گئی اور اس الرَّجُلُ نے هٰذَا سے ابہام کو دور کیا، لیکن یہ ابہام جو تھا وہ هٰذَا کے اندر کیوں آیا؟ تعددِ موضوع لہ کی وجہ سے آیا یا تعددِ مستعمل فیہ کی وجہ سے آیا؟ یہ ابہام وضع کی وجہ سے نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معنیٰ ہے، دوبارہ دیکھیے: فَتَوْصِيْفُهُ بِالرَّجُلِ يَرْفَعُ هٰذَا الْإِبْهَامَ تو هٰذَا کو موصوف کرنا رَجُل کے ساتھ یہ اس ابہام کو دور کر دیتا ہے جو پیچھے ذکر ہوا، لَا الْإِبْهَامَ الْوَاقِعَ فِي الْمَوْضُوْعِ لَهُ مِنْ حَيْثُ إِنَّهُ مَوْضُوْعٌ لَهُ یہ اس ابہام کو دور نہیں کرتا جو موضوع لہ کے اندر واقع ہو موضوع لہ ہونے کی حیثیت سے، یعنی وضع کے اعتبار سے ہو اس ابہام کو یہ دور نہیں کرتا۔ وَكَذَا يَقَعُ بِهِ الْاِحْتِرَازُ عَنْ عَطْفِ الْبَيَانِ، اور اسی طرح الْمُسْتَقِرَّ کی قید کے ذریعے احتراز واقع ہو گیا عطفِ بیان سے بھی۔ بھئی یاد رکھو، میں نے مختصراً بتلا دیا تھا آپ کو، مثلاً میں کہتا ہوں قَالَ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ، یہ أَبُوْ حَفْصٍ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ہے، تو یہ أَبُوْ حَفْصٍ کہا تو ابہام تھا، آگے عُمَرُ نے آ کر ابہام کو کیا کر دیا؟ دور کر دیا۔ یہ جو لفظِ عُمَرُ آگے آیا اس کو کہتے ہیں عطفِ بیان، جو پہلے آئے أَبُوْ حَفْصٍ اس کو کہتے ہیں معطوفٌ علیہ اور آگے عُمَرُ کیا ہے؟ عطفِ بیان۔ یہ توابع میں سے ہے، عطفِ بیان پر وہی اعراب آتا ہے جو معطوفٌ علیہ پر ہو، اور یاد رکھنا یہ آگے صاحبِ کافیہ آپ کو بتلائیں گے کہ یہ جو عطفِ بیان ہے یہ اپنے متبوع کی وضاحت کرتا ہے اور صفت کے علاوہ ہوتا ہے، یہ اپنے متبوع کی، جو پہلے آئے وہ ہے متبوع یہ ہے تابع۔ بھئی آپ نے پڑھا ہے نا کچھ چیزیں تابع ہیں ان پر وہی اعراب آتا ہے جو ماقبل پر ہو، صفت پر وہی اعراب آتا ہے جو موصوف پر ہو، معطوف پر وہی اعراب آتا ہے جو معطوفٌ علیہ پر ہو، بدل پر وہی اعراب آتا ہے جو مبدل منہ پر ہو، عطفِ بیان پر وہی اعراب آتا ہے جو معطوفٌ علیہ پر ہو، تاکید پر وہی اعراب آتا ہے جو مؤکد پر ہو، یہ ہیں توابع بھئی، کیا ہیں؟ توابع۔ تو عطفِ بیان ایسا تابع ہے، توجہ سے سنو، عطفِ بیان ایسا تابع ہے جو اپنے متبوع کی وضاحت کرتا ہے لیکن یہ صفت کے علاوہ ہوتا ہے۔ صفت بھی اپنے متبوع کی وضاحت کرتی ہے جَاءَنِيْ زَيْدٌ الْعَالِمُ، زَيْدٌ موصوف الْعَالِمُ صفت، اس زَيْدٌ کے اندر احتمال تھا پتا نہیں عالم ہے یا عالم نہیں، صفت نے الْعَالِمُ نے آ کر اس کی وضاحت کر دی، ابہام کو دور کر دیا۔ تو عطفِ بیان بھی کیا کرتا ہے؟ اپنے متبوع کی وضاحت کرتا ہے لیکن صفت کے علاوہ ہوتا ہے، صفت کے علاوہ۔ تو لہٰذا جَاءَنِيْ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ، یہ عُمَرُ نے کیا کیا؟ أَبُوْ حَفْصٍ سے ابہام کو دور کیا، لیکن أَبُوْ حَفْصٍ میں جو ابہام تھا وہ کس وجہ سے تھا؟ وہ عدمِ شہرت کی وجہ سے تھا، مشہور نہیں تھے اس وجہ سے ابہام آیا ورنہ تو ویسے فی ذاتہ اس کے اندر کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے بھئی۔ تو لہٰذا جب کہا يَرْفَعُ الْإِبْهَامَ الْمُسْتَقِرَّ کہ تمییز اس ابہام کو دور کرے گی جو وضع کے اعتبار سے ہو، تو عطفِ بیان بھی نکل گیا کیونکہ وہ بھی، وہ بھی ابہامِ وضعی کو دور کرنے کے لیے نہیں آتا بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَكَذَا يَقَعُ بِهِ الْاِحْتِرَازُ عَنْ عَطْفِ الْبَيَانِ اور کہتے ہیں اسی طرح اس قید کے ذریعے احتراز ہو گیا عطفِ بیان سے بھی، فِيْ مِثْلِ قَوْلِكَ أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ جیسے کہ آپ کا یہ قول ہے أَبُوْ حَفْصٍ عُمَرُ اس کے اندر جو عطفِ بیان ہے اس سے بھی احتراز ہو گیا۔ فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْ أَبِيْ حَفْصٍ وَعُمَرَ مَوْضُوْعٌ لِشَخْصٍ مُعَيَّنٍ اس لیے کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک یعنی أَبُوْ حَفْصٍ اور عُمَرُ جو ہیں مَوْضُوْعٌ ان کو وضع کیا گیا ہے لِشَخْصٍ مُعَيَّنٍ ایک معین شخص کے لیے لَا إِبْهَامَ فِيْهِ جس میں کوئی ابہام نہیں۔ لٰكِنْ لَمَّا كَانَ عُمَرُ أَشْهَرَ لیکن جب یہ عُمَرُ کا نام زیادہ مشہور ہے زَالَ بِذِكْرِهِ الْخَفَاءُ الْوَاقِعُ فِيْ أَبِيْ حَفْصٍ لِعَدَمِ الْاِشْتِهَارِ تو اس عُمَرُ کو ذکر کر دینے کی وجہ سے وہ خفا جو أَبُوْ حَفْصٍ میں واقع ہو رہا تھا عدمِ شہرت کی وجہ سے، وہ خفا جو أَبُوْ حَفْصٍ میں کس وجہ سے ہو رہا تھا؟ عدمِ شہرت کی وجہ سے، تو لفظِ عُمَرُ کے ذکر کر دینے سے وہ زائل ہو گیا۔ توجہ ہے؟ پھر دیکھیے ترجمہ: لٰكِنْ لَمَّا كَانَ عُمَرُ أَشْهَرَ لیکن جب عُمَرُ کا نام جو ہے وہ زیادہ مشہور ہے، زَالَ بِذِكْرِهِ الْخَفَاءُ الْوَاقِعُ فِيْ أَبِيْ حَفْصٍ تو اس لفظِ عُمَرُ کو ذکر کر دینے کی وجہ سے وہ خفا جو واقع ہو رہا تھا أَبُوْ حَفْصٍ میں وہ زائل ہو گیا، وہ خفا جو أَبُوْ حَفْصٍ میں واقع ہو رہا تھا لِعَدَمِ الْاِشْتِهَارِ مشہور نہ ہونے کی وجہ سے، مشہور نہ ہونے کی وجہ سے أَبُوْ حَفْصٍ میں جو خفا واقع ہو رہا تھا وہ لفظِ عُمَرُ کے ذکر کر دینے سے زائل ہو گیا۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ پھر دیکھو، ترجمہ آخر سے میں کروں گا۔ زَالَ بِذِكْرِهِ الْخَفَاءُ الْوَاقِعُ فِيْ أَبِيْ حَفْصٍ لِعَدَمِ الْاِشْتِهَارِ کہ عدمِ شہرت کی وجہ سے أَبُوْ حَفْصٍ کے اندر جو خفا واقع ہو رہا تھا وہ عُمَرُ کا لفظ ذکر کرنے سے زائل ہو گیا۔ ترجمہ سمجھ میں آ گیا؟ لَا الْإِبْهَامُ الْوَضْعِيُّ، ابہامِ وضعی زائل نہیں ہوا بلکہ وہ خفا کیا ہوا ہے؟ خفا کیا ہوا؟ زائل ہو گیا، یعنی یہ أَبُوْ حَفْصٍ میں ابہام ہے ہی نہیں یوں کہیں، بس تھوڑا خفا تھا تھوڑی پوشیدگی تھی۔ صاحبِ جامی نے اس کے لیے خفا کا لفظ استعمال کیا، ابہام کا لفظ ہی استعمال نہیں کیا، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ أَبُوْ حَفْصٍ میں خفا ہے کچھ پوشیدگی ہے ابہام نہیں ہے اس کے اندر بھئی، کیونکہ یہ اسی معین ذات کے لیے وضع ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، ہٰذا ہو المرام واللہ اعلم بحقیقۃ الکلام۔
216 approved lectures · 148 of 216