Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-141

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 157
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے سبق دیکھیے بھئی: وَالْحَالُ لَمَّا فَرَغَ مِنَ الْمَفَاعِيلِ شَرَعَ فِي الْمُلْحَقَاتِ بِهَا وَهُوَ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ أَيْ مِنْ حَيْثُ هُوَ فَاعِلٌ أَوْ مَفْعُولٌ بِهِ كَمَا هُوَ الظَّاهِرُ، فَبِذِكْرِ الْهَيْئَةِ يَخْرُجُ مَا يُبَيِّنُ الذَّاتَ كَالتَّمْيِيزِ۔ بھئی گزشتہ سبق میں ہم مَفْعُولٌ مَعَهُ کے بارے میں پڑھ رہے تھے۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ مَفْعُولٌ مَعَهُ وہ اس چیز کا نام ہے جس کو واو کے بعد ذکر کیا جائے اس لیے کیونکہ وہ مُصَاحِب ہوتا ہے معمولِ فعل کا۔ اور وہ معمولِ فعل جو ہے وہ فاعل بھی ہو سکتا ہے اور مفعول بہ بھی ہو سکتا ہے۔ معلوم ہوا مَفْعُولٌ مَعَهُ فاعل کی مصاحبت کے لیے بھی آ سکتا ہے اور مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے بھی آ سکتا ہے۔ اور پھر گزشتہ سبق کے اندر صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ وہ کون سے مقامات ہیں جہاں پر مَفْعُولٌ مَعَهُ آپ پڑھ سکتے ہیں اور وہ کون سے مقامات ہیں جہاں پر واو کے مابعد کو آپ مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بنا سکتے بلکہ اسے معطوف ہی بنانا پڑے گا۔ تو بتلایا تھا کہ جو مَفْعُولٌ مَعَهُ ہے اس کے اندر عامل جو ہے وہ فعل یا معنیِ فعل ہوتا ہے۔ یہ قیمتی بات ہے یہ ہمیشہ یاد رکھنا کہ مَفْعُولٌ مَعَهُ کے اندر عامل جو ہوتا ہے وہ فعل ہوتا ہے یا معنیِ فعل ہوتا ہے۔ اور فعل سے صرف فعل ہی نہیں مراد بلکہ وہ سب چیزیں ہیں جو حَدَث پر دلالت کرتی ہیں یعنی اسمِ فاعل، اسمِ مفعول، صفتِ مشبہ وغیرہ یہ سب اس کے اندر داخل ہیں۔ تو یہ فعل یا تو لفظوں میں ہوگا یا لفظوں میں نہیں ہوگا معنی کے اعتبار سے ہوگا۔ پھر اس کے بعد دونوں صورتوں میں یا عطف جائز ہوگا یا عطف جائز نہیں ہوگا، تو چار صورتیں بن گئیں۔ پہلی صورت: فعل لفظوں کے اندر ہو اور عطف جائز ہو تو پھر دونوں وجہیں جائز ہیں، یعنی رفع پڑھنا بھی جائز ہے بنا بر عطف کے اور اس پر نصب پڑھنا بھی جائز ہے بنا بر مَفْعُولٌ مَعَهُ ہونے کے، جیسے: جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، اور اسی طرح جِئْتُ أَنَا وَزَيْدًا۔ تو یہاں وَزَيْدٌ اور وَزَيْدًا دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں: آپ وَزَيْدٌ پڑھیں گے تو یہ آپ اس کو معطوف بنا رہے ہیں، اور آپ وَزَيْدًا پڑھیں گے تو یہ آپ اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنا رہے ہیں۔ تو دیکھو جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ اس کے اندر فعل لفظوں میں بھی موجود ہے اور عطف بھی جائز ہے، تو دونوں وجہیں جائز ہیں رفع بھی اور نصب بھی۔ اور اگر فعل لفظوں میں تو ہے لیکن عطف جائز نہیں ہے تو پھر اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ ہی بنائیں گے کیونکہ اس کا عامل موجود ہے، اگر عطف نہیں ہو سکتا تو کوئی حرج نہیں اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنا دو اور اس کا عامل لفظوں میں موجود ہے، جیسے: جِئْتُ وَزَيْدًا۔ تو یہاں زَيْدًا کا عطف تا ضمیر پر نہیں ہو سکتا اس لیے کیونکہ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کے لیے ضروری ہے کہ یا تو اس کی تاکید لائی جائے اس ضمیرِ مرفوع کی، یا درمیان میں فصل لایا جائے۔ اور جِئْتُ وَزَيْدًا یہاں نہ تو تا ضمیر کی تاکید لائی گئی ہے اور نہ ہی یہاں پر فصل ہے، تو یہاں پر عطف جائز ہی نہیں ہے، تو اس وَزَيْدًا کو مَفْعُولٌ مَعَهُ ہی بنانا پڑے گا اور فعل لفظوں میں موجود ہے وہ اس کے اندر عامل بن جائے گا۔ بات سمجھ میں آئی؟ اور میں نے بتلایا تھا کہ یہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر بغیر تاکید کے یا بغیر فصل کے عطف جائز نہیں، جبکہ جمہور نحوی فرماتے ہیں کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر بھی بغیر تاکید کے اور بغیر فصل کے عطف جائز ہے البتہ یہ پسندیدہ نہیں، پسندیدہ یہ ہے کہ تاکید اس کی لائی جائے یا فصل کیا جائے پھر اس کے بعد عطف کیا جائے۔ اور اگر فعل لفظوں میں موجود نہیں بلکہ معنی کے اعتبار سے موجود ہے تو وہاں بھی دو صورتیں: یا عطف جائز ہوگا یا عطف جائز نہیں ہوگا۔ تو اگر فعل معنی کے اعتبار سے ہے اور عطف جائز ہے تو پھر عطف ہی کریں گے، اس لیے کیونکہ اگر آپ اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنائیں گے تو اس کے اندر عامل جو ہے وہ معنیِ فعل جو ہے اس کو ماننا پڑے گا، تو گویا آپ کو عاملِ معنوی کی طرف جانا پڑے گا اور جب آپ عطف کریں گے تو پھر اس کے اندر عامل جو ہے وہ لفظی ہو جائے گا۔ تو جب عاملِ لفظی موجود ہے تو بغیر کسی وجہ کے عاملِ معنوی کی طرف نہیں جائیں گے لہٰذا اس صورت میں عطف ہی کریں گے، جیسے: مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو۔ یہ عمر جو ہے اس کا عطف زید پر جب جائز ہے تو عطف ہی کریں گے کیونکہ فعل لفظوں میں موجود نہیں اس کا عامل لفظوں میں نہیں ہے، اور اگر آپ اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنائیں گے پھر تو عاملِ معنوی ماننا پڑے گا اور عاملِ لفظی کے ہوتے ہوئے عاملِ معنوی کی طرف نہیں جائیں گے بھئی۔ اور اگر فعل لفظوں میں نہیں ہے بلکہ معنی کے اعتبار سے ہے تو پھر اگر عطف جائز نہیں ہے، پھر تو مَفْعُولٌ مَعَهُ ہی بنانا پڑے گا پھر تو اور کوئی صورت ہی نہیں ہے، تو پھر اس کے اندر عاملِ معنوی بنا دیں گے یعنی وہ جو فعل مفہوم ہو رہا ہے کلام سے جو معنی کے اعتبار سے فعل وہاں موجود ہے وہ عامل بن جائے گا بھئی۔ اور پھر اس کے بعد یہاں صاحبِ کافیہ کی جو عبارت آئی تھی اس پر ایک اعتراض ہوتا تھا۔ اعتراض یہ کہ صاحبِ کافیہ نے فرمایا: فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا وَجَازَ الْعَطْفُ فَالْوَجْهَانِ، اگر فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو تو پھر دو وجہیں جائز ہیں یعنی عطف بھی جائز ہے اور مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا بھی جائز ہے۔ لیکن اس پر اشکال ہوتا ہے ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا کا: ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا، اس عبارت کے اندر زَيْدًا جو مفعول بہ ہے یہ ہے معطوف علیہ اور وَعَمْرًا ہے اس پر معطوف، اور بالاتفاق تمام نحویوں کے نزدیک یہ جو وَعَمْرًا ہے یہ مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں ہو سکتا بلکہ یہ معطوف ہی ہے، معلوم ہوا یہاں پر عطف واجب ہے۔ حالانکہ یہاں وہ شرطیں پوری ہیں: شرط کیا لگائی تھی کہ اگر فعل لفظوں میں موجود ہو، ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا دیکھو ضَرَبْتُ فعل لفظوں میں موجود ہے، اور عطف جائز ہو، اور عطف بھی یہاں جائز ہے۔ اور صاحبِ کافیہ نے کیا فرمایا تھا؟ جب فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو فَالْوَجْهَانِ تو دو وجہیں جائز ہیں: رفع بھی جائز اور نصب بھی جائز، رفع بنا بر عطف کے اور نصب بنا بر مَفْعُولٌ مَعَهُ کے، لیکن یہ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس کے اندر تو دو وجہیں نہیں جائز، اس کے اندر تو عطف کرنا واجب ہے بھئی۔ تو اس کا جواب دیا تھا صاحبِ جامی نے اور بتلایا تھا کہ یہ جو جَازَ الْعَطْفُ، عطف جائز ہو یعنی عطف ممکن ہو، یہاں امکان سے امکانِ عام مراد نہیں ہے بلکہ امکانِ خاص مراد ہے۔ اور پھر میں نے تفصیل بیان کی تھی کہ امکانِ عام کسے کہتے ہیں اور امکانِ خاص کسے کہتے ہیں۔ خوب اچھی طرح اس کو ذہن نشین کر لیں بھئی، طلباء پریشان ہوتے ہیں کہ امکانِ عام کیا چیز ہے اور امکانِ خاص کیا چیز ہے؟ امکانِ عام کہتے ہیں جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی۔ دیکھو دو چیزیں ہیں: ایک ہے ہونا اور ایک ہے نہ ہونا؛ زید عالم ہے دیکھو اس میں عالم ہونے کا ذکر، زید عالم نہیں ہے اس میں دیکھو نہ ہونے کا ذکر، تو دو ہی چیزیں ہیں: یا ایک چیز کا ہونا بیان ہوگا یا نہ ہونا بیان ہوگا امکان کے ساتھ کہ یہ چیز ممکن ہے یوں کہا جائے گا یا یہ چیز ممکن نہیں ہے۔ تو دو جانبیں کیا ہو گئیں؟ ایک ہے ہونا اور ایک ہے نہ ہونا۔ اگر ہونا ذکر ہے تو اس کی جانبِ مخالف کیا؟ نہ ہونا؛ اور اگر نہ ہونا ذکر ہو تو اس کی جانبِ مخالف کیا؟ ہونا۔ تو امکانِ عام کسے کہتے ہیں؟ جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی یعنی جانبِ مخالف ضروری نہیں، یعنی جانبِ مخالف لازمی نہیں ہے، جانبِ مخالف لازمی نہیں ہے اور خود یہ جو ذکر ہے یہ چاہے لازمی ہو یا نہ ہو دونوں صورتیں اس میں آ گئیں، بس صرف جانبِ مخالف لازمی نہیں۔ ذکر مثلاً کیا ہے؟ ہونا، کیا ذکر ہے؟ ہونا، اور جانبِ مخالف کیا؟ نہ ہونا، معلوم ہوا نہ ہونا لازمی نہیں ہے، اور خود ہونا جو ذکر ہے اس میں دونوں صورتیں ہو سکتی ہیں: ہو سکتا ہے وہ لازمی ہو ہو سکتا ہے نہ ہو، اس کی بات نہیں ہو رہی، بس صرف یہ ہے جانبِ مخالف ضروری نہیں ہونی چاہیے خود یہ چاہے ضروری ہو یا ضروری نہ ہو۔ تو امکانِ عام کسے کہتے ہیں؟ جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی کہ جانبِ مخالف ضروری نہیں۔ اور پھر یاد رکھو یہ امکانِ عام دو قسم پر ہے: کبھی یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہوگا اور کبھی یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم ہوگا۔ وجود کا کیا معنی؟ ہونا؛ عدم کا کیا معنی؟ نہ ہونا۔ تو قضیۂ موجبہ کے اندر، کس کے اندر؟ قضیۂ موجبہ، قضیہ کسے کہتے ہیں؟ وہ جملہ جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا کہا جا سکے یعنی جملۂ خبریہ۔ تو قضیہ جو ہے وہ کبھی موجبہ ہوتا ہے کبھی سالبہ: موجبہ جس کے اندر ایک چیز کا دوسری چیز کے لیے اثبات ہو، زَيْدٌ عَالِمٌ دیکھو زید کے لیے عالم ہونے کا اثبات ہے تو یہ قضیۂ موجبہ ہے؛ اور اگر اس میں حرفِ نفی آ جائے زَيْدٌ لَيْسَ بِعَالِمٍ زید عالم نہیں ہے، تو یہ قضیۂ سالبہ بن گیا، سلب کا معنی ہے نفی تو اس جملے کے اندر دیکھو نفی موجود ہے زید سے عالم ہونے کی نفی کی جا رہی ہے۔ تو میں بیان کر رہا تھا امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود اور امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم: وجود کا معنی ہونا، عدم کا معنی نہ ہونا، تو جس قضیے کے اندر ہونے کا ذکر ہوگا وہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے، ممکن ہے زید عالم ہو، دیکھو اس میں عالم ہونے کا ذکر ہے تو یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے، اور یاد رکھو اس کو لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، کس سے؟ لَا يَمْتَنِعُ سے۔ اور دوسرا ہے امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم جو عدم کے ساتھ نہ ہونے کے ساتھ مقیّد ہو، مثلاً میں کہتا ہوں ممکن ہے زید عالم نہ ہو، دیکھو زید کے عالم نہ ہونے کا ذکر ہے تو یہ کیا ہے؟ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم، اور اس کو لَا يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں، کس سے؟ لَا يَجِبُ سے یعنی ضروری نہیں ہے۔ تو امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے، اور امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں۔ پھر اس کے بعد میں نے آپ کو بتلایا تھا امکانِ خاص کے بارے میں: امکانِ خاص وہ ہے جس میں دونوں جانب سے ضرورت کی نفی ہو، نہ ہونا ضروری ہو اور نہ، نہ ہونا ضروری ہو، اور اس کو لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں یعنی اس میں لَا يَجِبُ کی بھی قید ہے اور اس میں لَا يَمْتَنِعُ کی بھی قید ہے۔ اور پھر میں نے وجہ بھی بتلائی تھی کہ امکانِ عام کو امکانِ عام کیوں کہتے ہیں اور امکانِ خاص کو امکانِ خاص کیوں کہتے ہیں؟ وجہ یہ کہ جتنی قیدیں بڑھتی جائیں گی چیز خاص ہوتی چلی جائے گی، جیسے میں نے کہا مسلمان تو اس میں کوئی قید نہیں ساری دنیا کے مسلمان اس میں آ گئے، اور جب میں نے کہا پاکستانی مسلمان اب میں نے ایک قید بڑھا دی تو اب دیکھو صرف پاکستان کے مسلمان اس میں داخل ہیں باقی دنیا کے مسلمان اس سے نکل گئے ان پر یہ لفظ صادق نہیں آ سکتا، تو دیکھو افراد کم ہو گئے جب میں نے قید لگا دی۔ پھر ایک اور قید میں لگا دیتا ہوں پاکستانی لاہوری مسلمان، دیکھو اب وہ مسلمان جو پاکستان میں رہتے ہیں لیکن لاہور میں نہیں رہتے وہ بھی اس سے نکل گئے، تو افراد اور کم ہو گئے؛ معلوم ہوا جتنی قیدیں بڑھاتے جائیں چیز خاص ہوتی چلی جاتی ہے، اس کا عموم کم ہوتا ہے افراد کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ تو امکانِ عام میں صرف ایک قید ہوتی ہے لَا يَجِبُ یا لَا يَمْتَنِعُ، جبکہ امکانِ خاص میں دونوں قیدیں ہیں تو جب دو قیدیں ہیں تو یہ خاص ہوا اس کے افراد کیا ہو گئے؟ کم ہو گئے۔ تو امکانِ عام جو ہے وہ دو قسم پر ہوا: ایک مقیّد بجانبِ الوجود اس کو لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، اور ایک مقیّد بجانبِ العدم اور اس کو لَا يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں۔ اور میں نے پھر آپ کو ایک نقشہ بھی بنوایا تھا، نقشہ بنوایا تھا کہ ایک نقطہ لگائیں اور اس سے تین لکیریں کھینچ لیں تو یہ ایک پنکھا نما صورت بن جائے گی: اس کے ایک کونے پر آپ نے کیا لکھا؟ واجب؛ دوسرے کونے پر کیا لکھا؟ ممتنع؛ اور تیسرے کونے پر لکھا ممکن۔ یاد رکھو یہ جتنی چیزیں ہیں یہ تین ہی قسم پر ہو سکتی ہیں: یا واجب ہوں گی یعنی ان کا ہونا ضروری ہوگا؛ یا کچھ چیزیں وہ ہیں جن کا ہونا ممتنع ہے وہ ہو ہی نہیں سکتیں جیسے شریکِ باری تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کا شریک ممکن ہی نہیں ہو ہی نہیں سکتا، یا جیسے لا وجود اور لا شے، لا وجود اور لا شے ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ اگر یہ پائی گئیں پھر تو لا وجود نہ رہے گا بلکہ وجود بن جائے گا اور لا شے نہ رہے گی بلکہ شے بن جائے گی؛ اور تیسری قسم کی چیزیں ہیں ممکن جن کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے، جیسے یہ جو کچھ آپ کو نظر آ رہا ہے یہ سب ممکنات ہیں تو ان کے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کا ہونا نہ ہونا برابر ہے بھئی۔ انسان کا کوئی ہونا ضروری نہیں ہے بھئی، انسان کو اللہ پیدا نہ فرماتے کوئی اور مخلوق پیدا فرما دیتے۔ تو چیزیں تین قسم کی ہو گئیں: واجب، ممتنع اور ممکن۔ تو واجب کو يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں، تو باقی دونوں جو ہو گئیں وہ لَا يَجِبُ ہو گئیں: ممتنع بھی لَا يَجِبُ ہے اس کا ہونا ضروری نہیں، اور ممکن بھی کیا ہے لَا يَجِبُ ہے۔ اور جو ممتنع ہے اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ يَمْتَنِعُ سے، تو باقی دونوں قسمیں وہ لَا يَمْتَنِعُ ہو گئیں: اس میں واجب بھی آ گیا اور اس کے اندر ممکن بھی آ گیا۔ تو دیکھو ممکن کے اندر دو قیدیں آ گئیں: لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ، اس کا ہونا بھی ضروری نہیں اور نہ ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی تو معلوم ہوا یہ ممکنِ خاص یہاں مراد ہے۔ تو اب دیکھو یہ امکان یہ آپ اپنے کلام میں بھی عام استعمال کرتے ہیں بھئی لیکن آپ نے کبھی غور نہیں کیا، مناطقہ نے غور کر کے ان کے نام رکھ دیے۔ آپ بھی کہتے ہیں ساتھیوں سے بات کرتے ہوئے: ہو سکتا ہے زید آ جائے، ہو سکتا ہے زید ابھی آ جائے؛ اور کبھی آپ کہتے ہیں بھئی ہو سکتا ہے زید آج نہ آئے۔ تو یہ ہو سکتا ہے یعنی ممکن ہے دیکھو یہ امکان ذکر کر رہے ہیں۔ اور آپ نے کیا کہا؟ ہو سکتا ہے زید آ جائے، یہ کون سا قضیہ ہے؟ نفی ہے؟ نہیں، تو کون سا قضیہ ہے؟ موجبہ، اور قضیۂ موجبہ میں امکان ذکر ہو تو کون سا ہوتا ہے؟ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود، اور اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے، کس سے؟ لَا يَمْتَنِعُ۔ لَا يَمْتَنِعُ کا کیا معنی؟ ناممکن نہیں ہے، ناممکن... دیکھو ادھر دیکھو، جب آپ نے کہا ہو سکتا ہے زید آ جائے یہ آپ تبھی کہیں گے جب ناممکن نہ ہو، لَا يَمْتَنِعُ ہو، اگر زید کا آنا ناممکن ہے پھر آپ نہیں کہہ سکتے ہو سکتا ہے زید آ جائے؛ مثلاً زید مر چکا ہے اب تو زید کا آنا ناممکن ہے، زید کا آنا ناممکن ہے، جب ناممکن ہے تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہو سکتا ہے زید آ جائے۔ دیکھو ہو سکتا ہے زید آ جائے جانبِ مخالف کیا؟ نہ آنا، معلوم ہوا یہ آپ اسی وقت کہیں گے جب زید کا نہ آنا لازمی نہ ہو؛ اور جب وہ مر چکا ہے پھر تو اس کا نہ آنا لازمی ہے یقینی طور پر وہ نہیں آ سکتا، تو پھر اس وقت آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہو سکتا ہے زید آ جائے، یہ آپ تبھی کہیں گے جب زید کا آنا ناممکن نہ ہو۔ زید کا آنا ناممکن نہ ہو یعنی وہ لَا يَمْتَنِعُ ہو، يَمْتَنِعُ کا کیا معنی؟ ناممکن ناممکن، يَمْتَنِعُ ناممکن، اس پر لَا بھی لے آؤ: ناممکن نہ ہو۔ ہو سکتا ہے یہ آپ تبھی کہیں گے جب ناممکن نہ ہو بھئی، اگر ناممکن ہو پھر آپ نہیں کہیں گے۔ اور اسی طرح آپ کہتے ہیں ہو سکتا ہے زید نہ آئے، دیکھو قضیۂ سالبہ ذرا لے آؤ: ہو سکتا ہے زید نہ آئے، یہ آپ اسی وقت کہیں گے جب زید کا آنا لازمی نہ ہو؛ اگر مثلاً زید نے آپ کو ٹیلیفون کر دیا، زید نے مدرسے میں آنا ہے اس نے آپ کو فون کر دیا کہ بھئی میں مدرسے کے قریب پہنچ گیا ہوں راستے میں ہوں دو چار منٹ میں میں پہنچ جاؤں گا، تو اب آپ کسی کو بھی یہ نہیں کہیں گے ہو سکتا ہے زید نہ آئے۔ کیوں؟ کیونکہ اس کا آنا لازمی ہے۔ مثلاً آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ ہو سکتا ہے زید نہ آئے، یہ آپ اسی وقت کہیں گے جب جانبِ مخالف یعنی آنا لازمی نہ ہو، اور اس وقت تو آنا لازمی ہے وہ قریب پہنچ چکا ہے آنے والا ہے تو اب آپ یہ کبھی نہیں کہیں گے ہو سکتا ہے زید نہ آئے۔ تو ہو سکتا ہے زید نہ آئے یہ آپ اسی وقت کہیں گے جب جانبِ مخالف ضروری نہ ہو، اور جانبِ مخالف یعنی آنا تو ضروری ہے لازمی ہے۔ تو یہاں پر اعتراض کیا ہوا تھا؟ اعتراض یہ ہوا تھا کہ اگر فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو تو اس میں دو وجہیں پڑھنا جائز ہیں۔ تو جب عطف جائز ہو یعنی عطف ممکن ہو، تو صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ یہاں امکان سے امکانِ عام مراد نہ لیں یہاں امکانِ خاص مراد لے لیں، بس اعتراض سارا ختم ہوا۔ امکانِ خاص کسے کہتے تھے؟ لَا يَجِبُ وَلَا يَمْتَنِعُ، یعنی جس کا ہونا ضروری بھی نہ ہو اور جو ممتنع بھی نہ ہو۔ اور دیکھو ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس کے اندر وَعَمْرًا کا عطف واجب ہے، اس کے اندر تو... توجہ ہے؟ اس میں وَعَمْرًا کا عطف واجب ہے واجب ہے، تو یہ جب آپ نے امکان سے امکانِ خاص مراد لے لیا تو یہ نکل گیا کیونکہ امکانِ خاص کسے کہتے ہیں؟ لَا يَجِبُ وَلَا يَمْتَنِعُ یعنی اس میں واجب نہیں ہونا چاہیے، اور وَعَمْرًا کے اندر تو عطف واجب ہے بھئی۔ لہٰذا جَازَ الْعَطْفُ کا کیا معنی کیا صاحبِ جامی نے؟ لَمْ يَجِبْ وَلَمْ يَمْتَنِعْ، واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو۔ اور پھر آگے فرمایا: وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو، اگر ایسا نہ ہو، اور پھر اس کی تفسیر کیا کی؟ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ بَلْ يَمْتَنِعُ بلکہ ممتنع ہو، ممتنع ہو۔ یہاں بتلانا یہ چاہتے ہیں صاحبِ جامی کہ ماقبل میں، ماقبل میں امکانِ خاص ذکر تھا اور آگے آیا وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو تو اس سے بظاہر لگتا ہے کہ اسی امکانِ خاص کی نفی ہے۔ پیچھے کیا ذکر تھا؟ پیچھے امکانِ خاص تھا، اور اگر ایسا نہ ہو یعنی امکانِ خاص نہ ہو، اور امکانِ خاص کو کس سے تعبیر کرتے تھے؟ لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ سے، تو اس کی نفی کر دو ذرا دونوں کی: لَا يَجِبُ کی نفی کی تو کیا بن گیا؟ يَجِبُ؛ اور لَا يَمْتَنِعُ کی نفی کی تو کیا بن گیا؟ يَمْتَنِعُ۔ تو گویا وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو بَلْ يَجِبُ وَيَمْتَنِعُ یہ آنا چاہیے نا؟ پیچھے امکانِ خاص ذکر تھا اس میں دو قیدیں تھیں لَا يَجِبُ اور لَا يَمْتَنِعُ، اور آپ إِلَّا کے ذریعے اس میں نفی کر رہے ہیں اگر ایسا نہ ہو، اور لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ کی نفی کس طرح ہوگی؟ يَجِبُ وَيَمْتَنِعُ واجب ہو اور ممتنع ہو، تو دونوں چیزیں آ رہی تھیں۔ لیکن صاحبِ جامی نے بتلایا: وَإِلَّا أَيْ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ، پہلے تو نفی بتلا دی أَيْ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ اگر عطف جائز نہ ہو، پھر عطف جائز نہ ہونے میں کتنی صورتیں آ رہی تھیں کیونکہ پیچھے امکانِ خاص ذکر تھا، دو چیزیں کون کون سی؟ يَجِبُ اور يَمْتَنِعُ دونوں آ رہی تھیں، لیکن بتلایا یہاں دونوں مراد نہیں ہیں بَلْ يَمْتَنِعُ یہاں صرف کیا مراد ہے؟ يَمْتَنِعُ مراد ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بلکہ عطف ممتنع ہو تَعَيَّنَ النَّصْبُ تو پھر نصب متعین ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ امکانِ عام کی ایک چھوٹی سی اور بات بھی یاد رکھیں: امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے، معلوم ہوا اس میں ضرورت کی نفی ہوتی ہے کس سے؟ جانبِ مخالف سے، جانبِ مخالف ضروری نہیں، جانبِ مخالف ضروری... اور خود یہ جو جانب ہے جو ذکر ہے اس میں دونوں صورتیں ہو سکتی ہیں: یہ چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں اس میں ہیں۔ بس جانبِ مخالف ضروری نہیں ہونی چاہیے، جانبِ موافق جو ہے چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں اس میں آ گئیں۔ اور امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم میں کیا تھا؟ وہ قضیۂ سالبہ میں آئے گا، اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَجِبُ، اس میں بھی ایسا ہی ہے: جانبِ مخالف ضروری نہ ہو مثلاً ذکر کیا ہے؟ نہ ہونا، ہونا ضروری نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہونا چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں صورتیں اس کے اندر آ گئیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی، اب آئیے آج کے سبق پر بھئی۔ کہتے ہیں: وَالْحَالُ لَمَّا فَرَغَ مِنَ الْمَفَاعِيلِ شَرَعَ فِي الْمُلْحَقَاتِ بِهَا وَهُوَ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ أَيْ مِنْ حَيْثُ هُوَ فَاعِلٌ أَوْ مَفْعُولٌ بِهِ كَمَا هُوَ الظَّاهِرُ، فَبِذِكْرِ الْهَيْئَةِ يَخْرُجُ مَا يُبَيِّنُ الذَّاتَ كَالتَّمْيِيزِ۔ اب حال کے بارے میں ہم پڑھیں گے بھئی۔ مفاعیلِ خمسہ کا بیان گزر گیا: مفعولِ مطلق، مفعول بہ، مفعول لہ، مفعول فیہ اور مفعول معہ، سب کا بیان گزر گیا۔ اب جو چیزیں مفاعیل کے ساتھ ملحق ہیں یعنی وہ چیزیں جو مفاعیل کے ساتھ ملائی گئی ہیں یعنی ان پر بھی نصب آتا ہے کیونکہ بیان کس کا چل رہا ہے؟ منصوبات کا۔ تو مفاعیل منصوب ہوتے ہیں اور کچھ اور چیزیں بھی مفاعیل کے ساتھ ملائی گئی ہیں وہ بھی منصوب ہوتی ہیں تو اب ان کا بیان کرنے لگے ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَالْحَالُ، اور حال جو ہے لَمَّا فَرَغَ مِنَ الْمَفَاعِيلِ جب مصنف رحمہ اللہ مفاعیل کے بیان سے فارغ ہوئے تو شَرَعَ فِي الْمُلْحَقَاتِ بِهَا تو وہ شروع ہوئے ان چیزوں کے بیان میں جو مفاعیل کے ساتھ ملحق ہیں یعنی ان کے ساتھ ملائی گئی ہیں یعنی ان کے جو متعلقات ہیں، تو وہ جو مفاعیل کے متعلقات ہیں ان کے بیان میں وہ شروع ہوئے۔ وَهُوَ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، جی پہلے متن متن ہم حل کرتے ہیں: کہتے ہیں مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ کہ حال وہ چیز ہے يُبَيِّنُ جو بیان کرتی ہے هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ فاعل یا مفعول بہ کی حالت بھئی۔ ہیئت کا کیا معنی؟ حالت۔ حال وہ چیز ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتی ہے۔ بھئی صاحبِ کافیہ کا مذہب یہ ہے کہ حال صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، جبکہ اور بعض بڑے نحوی جیسے ابنِ مالک رحمہ اللہ یہ بھی بہت بڑے نحوی گزرے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ حال مطلقاً کسی چیز کی حالت بیان کرتا ہے، فاعل یا مفعول کی حالت ضروری نہیں بلکہ مطلقاً کسی چیز کی حالت بیان کرتا ہے؛ لیکن صاحبِ کافیہ کا مذہب یہ ہے کہ حال صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے اور کسی چیز کی حالت بیان نہیں کرتا۔ جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا، جَاءَنِي زَيْدٌ زید میرے پاس آیا رَاكِبًا اس حال میں کہ وہ سوار تھا۔ زید میرے پاس آیا اس حال میں کہ وہ سوار تھا، تو یہ دیکھو رَاكِبًا حال ہے کس سے؟ زَيْدٌ سے، اور زَيْدٌ فاعل ہے اس جملے کے اندر، تو زَيْدٌ ہوا ذوالحال اور رَاكِبًا ہوا اس سے حال بھئی۔ تو حال کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل کی یا مفعول بہ کی۔ یہ تو تھا فاعل کی حالت اس نے بیان کی رَاكِبًا نے، کبھی حال مفعول کی حالت بیان کرے گا: ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، میں نے زید کی پٹائی کی قَائِمًا اس حال میں کہ وہ کھڑا تھا، تو یہ قَائِمًا حال ہے کس سے؟ زَيْدًا سے، توجہ ہے؟ تو دیکھو یہ مفعول بہ کی حالت بیان کی قَائِمًا نے۔ تو حال کسے کہتے ہیں؟ جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے۔ اور کبھی کبھار یہ دونوں کی حالت بیان کرے گا، جیسے: ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا رَاكِبَيْنِ، ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے پٹائی کی عَمْرًا عمر کی رَاكِبَيْنِ اس حال میں کہ دونوں سوار تھے؛ پٹائی کرنے والا بھی سوار تھا اور جس کی پٹائی کی وہ بھی سوار تھا، تو یہ رَاكِبَيْنِ حال ہے کس سے؟ فاعل اور مفعول دونوں سے بھئی: ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا رَاكِبَيْنِ، پٹائی کی زید نے عمر کی اس حال میں کہ دونوں سوار تھے۔ اور یاد رکھنا یہ جو حال ہے چونکہ یہ فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے اس لیے اس حال کا ربط چاہیے فاعل یا مفعول بہ کے ساتھ۔ مثلاً دیکھو میں نے کہا جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا، یہ رَاكِبًا کس کی حالت بیان کر رہا ہے؟ زید یعنی فاعل کی حالت بیان کر رہا ہے، تو زید ہوا ذوالحال اور رَاكِبًا ہوا حال۔ اور حال جو ہے یاد رکھو یہ خبر کے درجے میں ہوتا ہے، گویا آپ زید کی ایک خبر بتلا رہے ہیں کہ وہ آیا بھی تھا اور کس حال میں تھا؟ سوار تھا، تو یہ خبر کے درجے میں ہے۔ تو یہ حال کا حمل ہوتا ہے کس پر؟ ذوالحال پر، توجہ ہے؟ جیسے خبر کا حمل ہوتا ہے مبتدا پر: زَيْدٌ قَائِمٌ، یہ قَائِمٌ کیا ہے؟ خبر ہے اور اس کا حمل مبتدا زَيْدٌ پر ہے، تو جیسے خبر کا حمل ہوتا ہے مبتدا پر اسی طرح یہ حال جو ہے یہ ذوالحال کے لیے خبر کے درجے میں ہے، اس کی ایک بات اور اس کی حالت بیان کی جا رہی ہے، تو یہ حال کا حمل ہوتا ہے ذوالحال پر، تو اس کا ربط چاہیے ذوالحال کے ساتھ۔ آپ جانتے ہیں فعل یا شبہِ فعل کو جب بھی کسی چیز سے جوڑا جائے درمیان میں ربط ضروری ہے، تو حال کو بھی جب آپ ذوالحال کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں تو درمیان میں ربط چاہیے۔ تو میں ترکیب بیان کر رہا تھا: جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا۔ جَاءَ فعل، نونِ وقایہ، یا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، زَيْدٌ مرفوع لفظاً۔ مرفوع کیوں؟ فاعل ہے، تو فاعل ہے اور یہی ذوالحال بھی بنے گا تو یوں کہیں: زَيْدٌ مرفوع لفظاً ذوالحال... رَاكِبًا منصوب لفظاً صیغۂ اسمِ فاعل، منصوب کیوں؟ کیونکہ حال ہے اور حال منصوب ہوتا ہے؛ اور یہ صیغۂ اسمِ فاعل ہے اور اسمِ فاعل کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ فاعل چاہیے، تو اس کے اندر هُوَ ضمیر فاعل ہے اور یہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ ذوالحال کو راجع ہے، وہ سوار کون ہے؟ وہ زید سوار یعنی ذوالحال سوار ہے، تو هُوَ ضمیر راجع ہے ذوالحال کو، یہ ربط آ گیا حال کا ذوالحال کے ساتھ۔ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہِ جملہ ہو کر یہ حال، ذوالحال اپنے حال سے مل کر یہ فاعل ہوا جَاءَ کے لیے، جَاءَ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملۂ فعلیہ خبریہ ہوا۔ دیکھیے بھئی کتاب پر، کہتے ہیں: وَهُوَ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، حال وہ چیز ہے کہ جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے۔ آگے متن متن دیکھیے: لَفْظًا أَوْ مَعْنًى، یعنی وہ فاعل یا مفعول بہ جن سے حال آ رہا ہے وہ لفظاً بھی ہو سکتے ہیں اور معنًی، یعنی وہ فاعل یا مفعول بہ لفظوں کے اعتبار سے بھی ہو سکتا ہے فاعل یا مفعول بہ ہوں، اور کبھی ہو سکتا ہے لفظوں کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ نہ ہوں بلکہ معنی کے اعتبار سے ہوں، کس کے اعتبار سے؟ معنی کے اعتبار سے۔ جیسے میں نے ابھی مثال ذکر کی: جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا، یہ رَاكِبًا حال ہے کس سے؟ زید سے، اور زید لفظوں کے اندر فاعل ہے: جَاءَ فعل ہے اور زَيْدٌ اس کے لیے فاعل ہے۔ اور کبھی یہ فاعل اور مفعول بہ لفظوں کے اعتبار سے نہیں ہوں گے بلکہ معنی کے اعتبار سے ہوں گے، جیسے آگے مثال ذکر کریں گے صاحبِ کافیہ: هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا۔ هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا، ترکیب کیا؟ هٰذَا مبتدا ہے، زَيْدٌ خبر ہے، اور یہ قَائِمًا یہ زَيْدٌ سے حال ہے۔ تو اس پر اشکال ہوتا ہے کہ آپ نے تو ہمیں کیا کہا کہ حال فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، اور هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا اس جملے کے اندر یہ جو زید ہے اس سے حال آ رہا ہے، اور یہ زید یہ نہ تو فاعل ہے نہ مفعول بہ، یہ تو خبر ہے؛ یہ تو خبر ہے، خبر سے حال آ گیا اور آپ نے تو ہمیں کیا کہا تھا حال کس سے آتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ سے آتا ہے۔ تو اس کا جواب دیں گے کہ زید لفظوں کے اعتبار سے یہ مفعول بہ نہیں لیکن معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے۔ کیونکہ هٰذَا زَيْدٌ کا معنی ہے أُشِيرُ زَيْدًا، میں اشارہ کر رہا ہوں زید کی طرف، کیونکہ هٰذَا اسمِ اشارہ آ گیا؛ تو یہ کس معنی میں ہوا گویا کلام؟ أُشِيرُ زَيْدًا، میں اشارہ کر رہا ہوں کس کی طرف؟ زید کی طرف، تو زید دیکھو مفعول بہ ہوا أُشِيرُ فعل کے لیے، اور مفعول بہ سے حال آ سکتا ہے۔ تو هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا کے اندر یہ جو زید ہے یہ لفظوں کے اعتبار سے تو مفعول بہ نہیں لیکن معنی کے اعتبار سے یہ مفعول بہ ہے۔ معلوم ہوا کہ فاعل یا مفعول بہ لفظوں کے اعتبار سے ہونا ضروری نہیں بلکہ معنی کے اعتبار سے بھی وہ فاعل یا مفعول بہ ہو سکتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: لَفْظًا أَوْ مَعْنًى، یعنی وہ فاعل یا مفعول بہ لفظوں کے اعتبار سے ہوں گے أَوْ مَعْنًى یا معنی کے اعتبار سے ہوں گے۔ آگے ذرا دیکھیے متن متن مثالیں بھی دیکھ لیجیے: مِثْلُ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، توجہ ہے عبارت مل گئی؟ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، میں نے پٹائی کی زید کی اس حال میں کہ وہ کھڑا تھا۔ یہ قَائِمًا یاد رکھو، یہ حال ہے اور یہ فاعل سے بھی حال ہو سکتا ہے یہاں پر اور مفعول بہ سے بھی۔ فاعل کون ہے؟ ضَرَبْتُ کی تا۔ اور مفعول بہ کون ہے؟ زَيْدًا۔ تو یہ فاعل سے بھی حال ہو سکتا ہے اور مفعول بہ سے بھی یہ حال ہو سکتا ہے۔ تو فاعل یا مفعول بہ دونوں سے یہاں حال ہونے کا احتمال ہے۔ یاد رکھو جب آپ حال لانا چاہتے ہیں فاعل یا مفعول بہ سے، تو اگر کوئی قرینہ وغیرہ موجود ہے جس سے سننے والے کو پتہ چل جائے گا کہ یہ کس سے حال ہے، فاعل سے حال ہے یا مفعول... جیسے یہاں دیکھو دونوں سے حال ہونے کا احتمال ہے؛ تو اگر کوئی قرینہ موجود ہے جس سے سننے والے کو پتہ چل جائے کہ بھئی یہ فاعل سے حال ہے یا یہ مفعول بہ سے حال ہے، پھر تو حال کو بے شک آپ آخر میں لے آئیں؛ لیکن اگر کوئی قرینہ نہ ہو تو پھر حال کو ذوالحال کے ساتھ لے کر آئیں۔ اگر آپ تا سے حال بنانا چاہتے ہیں تو یوں کہیں: ضَرَبْتُ قَائِمًا زَيْدًا، ضَرَبْتُ قَائِمًا زَيْدًا۔ اور اگر آپ زَيْدًا سے حال بنانا چاہتے ہیں تو پھر اسی طرح کہیں: ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا۔ تو اگر کوئی قرینہ موجود ہو تو پھر حال کو جہاں بھی ذکر کر دیں، اور اگر کوئی قرینہ نہیں ہے پھر حال کو کہاں ذکر کرنا چاہیے؟ ذوالحال کے ساتھ تاکہ سننے والے کو پتہ چل جائے۔ تو کہتے ہیں: مِثْلُ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، تو اس میں یہ قَائِمًا یہ ضَرَبْتُ کی تا سے بھی حال ہو سکتا ہے اور زَيْدًا سے بھی حال ہو سکتا ہے۔ اور دیکھو فاعل سے اگر حال بناؤ تا ضمیر سے تو تا ضمیر لفظوں کے اعتبار سے فاعل ہے ضَرَبَ فعل کے لیے، اور اگر آپ زَيْدًا سے حال بناؤ تو زَيْدًا بھی مفعول بہ ہے، تو یہ فاعل اور مفعول بہ لفظی ہیں، یہ کیا ہیں؟ یعنی لفظوں کے اعتبار سے فاعل اور مفعول بہ بن رہے ہیں۔ اگلی مثال دیکھیے متن میں: وَزَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا۔ زید جو ہے ثابت ہے اس گھر میں اس حال میں کہ وہ کھڑا ہے، زید اس گھر میں ہے قیام کی حالت میں۔ تو ترکیب کیا ہے؟ زَيْدٌ ہے مبتدا، اور فِي جارہ، الدَّارِ مجرور؛ جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ ثَابِتٌ یا ثَبَتَ سے متعلق ہوئے، اور ثَابِتٌ یا ثَبَتَ کے اندر هُوَ ضمیر جو ہے وہ ہے ذوالحال، اور وہ ضمیر لوٹ رہی ہے زید کی طرف؛ اور یہ قَائِمًا اس سے حال ہے۔ تو قَائِمًا حال ہے اور حال کو کس سے جوڑتے ہیں؟ ذوالحال سے، تو اس قَائِمًا کے اندر هُوَ ضمیر ہے جو ذوالحال کو راجع، اور ذوالحال کیا تھا؟ ثَابِتٌ یا ثَبَتَ کے اندر هُوَ ضمیر تھی۔ یہ قَائِمًا اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہِ جملہ ہو کر حال، ذوالحال اپنے حال سے مل کر یہ فاعل ہوا ثَبَتَ یا ثَابِتٌ کے لیے، اور ثَبَتَ یا ثَابِتٌ اپنے فاعل اور متعلق جو ہے فِي الدَّارِ اس سے مل کر، اگر ثَبَتَ نکالا ہے تو جملہ ہو کر یہ خبر، اور اگر ثَابِتٌ نکالا ہے تو یہ شبہِ جملہ ہو کر یہ خبر بنے گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھو اس مثال کے اندر یہ قَائِمًا حال ہے ثَابِتٌ کے اندر هُوَ ضمیر سے، اور هُوَ ضمیر اگرچہ ہم اس پر تلفظ نہیں کر رہے لیکن وہ حکماً ملفوظ ہے۔ وہ... بھئی دیکھو مثلاً میں کہتا ہوں، توجہ سے سنو: زَيْدٌ ضَارِبٌ، زَيْدٌ ضَارِبٌ ترکیب کیا ہوگی؟ زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، ضَارِبٌ مرفوع لفظاً صیغۂ اسمِ فاعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو راجع؟ زید کو، اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہِ جملہ ہو کر خبر۔ یاد رکھو یہ جو ضمیرِ مستتر ہوتی ہے نا کسی لفظ کے اندر، یہ بھی ملفوظ ہے حکماً؛ حقیقتاً تو ملفوظ نہیں، حقیقتاً تو ہم اس پر تلفظ نہیں کر رہے زَيْدٌ ضَارِبٌ میں نے تو کوئی هُوَ پر تلفظ نہیں کیا، لیکن یہ حکماً ملفوظ ہے کیونکہ یہ هُوَ ضمیر کس کے ضمن میں آ گئی؟ ضَارِبٌ اسی صیغے کے ضمن میں آ گئی۔ تو یہ ضمیرِ مستتر جو ہوتی ہے کسی لفظ کے اندر یہ بھی حکماً ملفوظ ہوتی ہے یعنی اس پر بھی ملفوظ ہونے کا حکم لگایا جاتا ہے کہ یہ ملفوظ ہی ہے۔ تو ایک ہوتا ہے حقیقتاً ملفوظ، ایک ہے حکماً ملفوظ: حقیقتاً ملفوظ کیا ہے؟ زَيْدٌ ضَارِبٌ یہ لفظِ زید بھی حقیقتاً ملفوظ اور لفظِ ضارب بھی حقیقتاً ملفوظ ہے، ہم ان پر تلفظ کر رہے ہیں؛ اور ایک حکماً ملفوظ ہے جو ضَارِبٌ کے اندر هُوَ ضمیرِ مستتر ہے، معلوم ہوا ملفوظ کتنی قسم پر ہو گیا؟ دو قسم پر: کبھی ملفوظ حقیقتاً ہوگا اور کبھی ملفوظ حکماً ہوگا۔ تو ترکیب کیا ہوئی زَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا؟ یہ فِي الدَّارِ کو کس سے جوڑا؟ ثَابِتٌ سے، اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ طلباء کو سمجھانے کے لیے کہتے ہیں کہ یہاں ثَابِتٌ یا ثَبَتَ ہے، وہ ثَابِتٌ یا ثَبَتَ جا چکا، اور اس کی وہ جو ضمیر ہے وہ فِي الدَّارِ کے اندر چھپ گئی ہے اس ظرف کے اندر، اسی لیے اس کو ظرفِ مستقر کہتے ہیں؛ مُسْتَقَرّ کون سا صیغہ ہے؟ اسمِ ظرف ہے قرار پکڑنے کی جگہ، یہ فِي الدَّارِ اس ضمیر کے قرار پکڑنے کی جگہ ہے، اس جگہ میں آ کر وہ ضمیر چھپ گئی، ثَابِتٌ تو چلا گیا اور اس کی جگہ کون آ گیا؟ فِي الدَّارِ؛ اب وہ سارے عمل جو ثَابِتٌ کر رہا تھا اب وہ فِي الدَّارِ کرے گا، اور ثَابِتٌ کیا عمل کر رہا تھا؟ هُوَ ضمیر کو رفع دے رہا تھا، تو وہ ضمیر اب کس کے اندر چھپ گئی؟ فِي الدَّارِ کے اندر چھپ گئی، اب یہ فِي الدَّارِ اس کو رفع دے رہا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا فِي الدَّارِ کے اندر ضمیرِ مستتر ہے، اور ضمیرِ مستتر جب کسی لفظ میں ہو تو اس کو بھی کیا سمجھا جاتا ہے کہ وہ حکماً ملفوظ ہے، وہ... جب حکماً هُوَ ضمیر ملفوظ ہے تو آگے جو قَائِمًا آیا حال یہ کس سے آیا؟ ایسے فاعل سے جو ملفوظ ہے۔ قَائِمًا کس سے حال؟ هُوَ ضمیر سے اور هُوَ ضمیر ملفوظ ہے، حقیقتاً تو نہیں ملفوظ لیکن حکماً ملفوظ ہے، تو یہ قَائِمًا جو حال آیا یہ بھی ایسے فاعل سے حال آیا ہے جو ملفوظ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ جو پیچھے متن میں آیا تھا نا کہ لَفْظًا أَوْ مَعْنًى کہ وہ فاعل یا مفعول بہ ملفوظ ہوں گے أَوْ مَعْنًى یا معنی کے اعتبار سے ہوں گے، تو ملفوظ ہونا گویا دو قسم پر ہو گیا: کبھی حقیقتاً ملفوظ ہوگا اور کبھی حکماً ملفوظ ہوگا۔ پہلی مثال جو دی ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، اس کے اندر فاعل اور مفعول حقیقتاً ملفوظ ہیں، اور زَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا اس کے اندر جو فِي الدَّارِ کے اندر هُوَ ضمیر ہے وہ حکماً ملفوظ ہے؛ بہرحال یہ دونوں مثالیں ملفوظ کی ہیں، وہ فاعل یا مفعول جو ملفوظ ہوتے ہیں جن سے حال آیا ہے، ایک البتہ ملفوظِ حقیقی کی مثال ہے اور دوسری ملفوظِ حکمی کی کہ وہ فاعل جس سے آگے حال آ رہا ہے وہ حکماً ملفوظ ہے۔ اگلی مثال دیکھیے: وَهٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا۔ اب دیکھو هٰذَا ہے مبتدا، زَيْدٌ ہے خبر، اور اس زَيْدٌ سے آگے قَائِمًا حال آ رہا ہے، اور قَائِمًا کی ترکیب کیسے ہوگی؟ قَائِمًا منصوب لفظاً صیغۂ اسمِ فاعل، اور اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، اور وہ ضمیر کس کو راجع؟ حال کو کس سے جوڑتے ہیں؟ ذوالحال سے، تو وہ هُوَ ضمیر زید یعنی ذوالحال کو راجع ہے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے تو ہمیں کیا کہا کہ حال کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی، اور یہ زید یہ تو خبر ہے، هٰذَا مبتدا زید خبر، یہ تو نہ فاعل ہے اور نہ مفعول ہے۔ تو جواب دیں گے کہ بھئی یہ لفظوں کے اعتبار سے اگرچہ مفعول بہ نہیں لیکن معنی کے اعتبار سے یہ مفعول بہ ہے۔ تو یہ مفعول بہ معنوی کی مثال ہو گئی۔ پہلے جو مثالیں تھیں وہ ملفوظ کی مثالیں تھیں، یعنی وہ فاعل یا مفعول ملفوظ تھے چاہے حقیقتاً تھے یا حکماً؛ اور یہ کس کی مثال ہے؟ معنوی، جو فاعل یا مفعول بہ جو معنوی ہیں یعنی معنی کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ ہیں، لفظوں کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ نہیں ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ جی اب آئیے بھئی اس سارے کو شرح کے ساتھ حل کریں، شروع سے دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: وَهُوَ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، حال وہ ہے کہ جو بیان کرتا ہے فاعل یا مفعول بہ کی حالت کو، أَيْ مِنْ حَيْثُ هُوَ فَاعِلٌ أَوْ مَفْعُولٌ بِهِ كَمَا هُوَ الظَّاهِرُ، مِنْ حَيْثُ اس حیثیت سے کہ هُوَ فَاعِلٌ أَوْ مَفْعُولٌ بِهِ کہ وہ فاعل یا مفعول بہ ہے، كَمَا هُوَ الظَّاهِرُ جیسے کہ یہی ظاہر ہے۔ بھئی بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہاں حیثیت کی قید معتبر ہے، توجہ سے سمجھو اس بات کو، کہ یہاں حیثیت کی قید معتبر ہے۔ حال کسے کہتے ہیں؟ جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، لیکن مطلقاً نہیں، فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے اس کی حالت بیان کرتا ہے، توجہ ہے؟ کس حیثیت سے؟ فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے اس کی حالت بیان کرتا ہے۔ مثلاً کبھی کبھار فاعل کی صفت آ جاتی ہے: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ۔ یہ زَيْدٌ مرفوع لفظاً ہے کیونکہ یہ فاعل ہے جَاءَ کے لیے، اور الْعَالِمُ اس کی صفت ہے؛ تو دیکھو یہ الْعَالِمُ حالت بیان کر رہا ہے زید کی جو کہ فاعل ہے۔ تو حال کی تعریف تو اس پر بھی صادق آ رہی ہے، حال کسے کہتے تھے؟ وہ چیز جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے، اور جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ یہ الْعَالِمُ کس کی صفت ہے؟ زید کی، تو صفت بھی تو حالت کسی کی بیان کرتی ہے: زید میں احتمال تھا پتہ نہیں عالم ہے یا عالم نہیں، الْعَالِمُ صفت نے آ کر اس کی حالت بیان کر دی کہ وہ عالم ہے؛ تو صفت بھی کیا کرتی ہے؟ کسی چیز کی حالت بیان کرتی ہے۔ تو آپ نے حال کی کیا تعریف کی؟ حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے، تو آپ کی تعریف میں تو صفت بھی داخل ہو گئی: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ، الْعَالِمُ کیا ہے؟ وہ زید جو فاعل ہے اس کی حالت بیان کر رہی ہے۔ تو اسی لیے صاحبِ جامی نے قید لگا دی کہ حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے اس حیثیت سے کہ وہ فاعل یا مفعول بہ ہے؛ اور یہ جو زَيْدٌ فاعل کی صفت آپ الْعَالِمُ لائے یہ الْعَالِمُ زید کی حالت تو بیان کر رہی ہے لیکن فاعل ہونے کی حیثیت سے حالت نہیں بیان کر رہی بلکہ مطلقاً اس کی حالت بیان کر رہی ہے، کس کی؟ فاعل کی، مطلقاً حالت بیان کر رہی ہے۔ دیکھو پھر سنو، حال جو ہے فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے کس حیثیت سے؟ فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے بیان کرتا ہے۔ یعنی ادھر دیکھو، یعنی جس وقت وہ فاعل، فاعل ہے صرف اس وقت کی حالت بیان کرتا ہے؛ جس وقت وہ مفعول بہ ہے صرف اس وقت کی حالت بیان کرتا ہے۔ جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا میرے پاس زید آیا کس حال میں؟ سوار تھا، یہ سوار ہونا یہ زید کی حالت بیان کر رہا ہے، لیکن مطلقاً نہیں، صرف اس کے آنے کی حالت یعنی جس وقت وہ یہ آنے والا فعل کر رہا تھا یعنی جس وقت وہ فاعل تھا اس وقت وہ سوار تھا؛ اس سے پہلے سوار تھا یا نہیں، یا اس کے بعد تھا یا نہیں، اس نے باقی حالتیں بیان نہیں کیں، صرف کس وقت کی حالت بیان کر رہا ہے؟ جب وہ فاعل تھا مجیئت کے فعل کے لیے، جب وہ آ رہا تھا اس وقت وہ کیا تھا؟ سوار تھا۔ تو حال کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی، لیکن مطلقاً نہیں بلکہ صرف جس وقت وہ فاعل یا مفعول بہ ہو، تو فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے وہ ان کی حالت بیان کرتا ہے۔ اور فاعل کب فاعل ہوتا ہے؟ جب اس کی طرف فعل کا اسناد ہو رہا ہو؛ اور مفعول بہ کب مفعول بہ ہوتا ہے؟ جب اس پر فعل واقع ہو رہا ہو؛ تو صرف اس وقت کی حالت بیان کرتا ہے، مطلقاً حالت بیان نہیں کرتا۔ تو جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا یہ رَاكِبًا نے زید کی حالت بیان کی، مطلقاً کہ زید سوار تھا یا صرف آنے کی حالت میں جب وہ آنے کا فعل کر رہا تھا جب وہ مجیئت کا فاعل تھا؟ جب وہ مجیئت کا فاعل ہے، جس وقت جَاءَ کا اسناد اس کی طرف ہو رہا ہے صرف اس وقت کی حالت بیان کی کہ اس وقت وہ سوار تھا؛ اس سے پہلے تھا یا نہیں یہ ذکر نہیں، اس کے بعد تھا یا نہیں یہ ذکر نہیں، صرف کس وقت جب زید فاعل تھا اس وقت کیا تھا؟ سوار۔ یا ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا میں نے زید کی پٹائی کی اس حال میں کہ وہ کھڑا تھا، تو یہ مفعول بہ کی حالت بیان کی: ضَرَبْتُ زَيْدًا یہ زَيْدًا مفعول بہ ہے اس سے آگے میں قَائِمًا حال لے آیا میں نے زید کی پٹائی کی اس حال میں کہ وہ کھڑا تھا، تو یہ حال ہے کس سے؟ مفعول بہ سے، اور حال کسے کہتے ہیں؟ جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے، تو یہ قَائِمًا بھی مفعول بہ کی حالت بیان کر رہا ہے لیکن مطلقاً نہیں، صرف اس حیثیت سے کہ یہ مفعول بہ ہے؛ یعنی یہ جو قیام زید کی حالت بیان کر رہا ہے یہ صرف کس حالت میں ہے؟ اس کے مفعول بہ ہونے کی حالت میں ہے، اس وقت یہ قائم تھا اس سے پہلے یا اس کے بعد کو وہ بیان نہیں کر رہا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جبکہ صفت، صفت تو مطلق حالت بیان کرتی ہے: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ آیا میرے پاس وہ زید جو عالم ہے، اب یہ الْعَالِمُ بھی زید جو فاعل ہے اس کی حالت بیان کر رہی ہے لیکن صرف فاعل ہونے کی حیثیت سے حالت نہیں بیان کر رہی بلکہ مطلقاً حالت بیان کر رہی ہے۔ آپ ذرا دوسری عبارت لے آؤ: مثلاً دوسری صورت بنا لیں: زَيْدٌ الْعَالِمُ أَخُوكَ، اب زَيْدٌ مبتدا ہے اور الْعَالِمُ اس کی صفت ہے، وہ زید جو عالم ہے أَخُوكَ آپ کا بھئی ہے، تو اس ترکیب میں دیکھو زَيْدٌ ہے مبتدا اور الْعَالِمُ یہ اس کی صفت ہے اور ابھی بھی یہ اس کی حالت بیان کر رہی ہے یعنی زید کی حالانکہ زید تو فاعل نہیں ہے۔ ایک جملہ کیا تھا جس میں الْعَالِمُ فاعل کی صفت تھی: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ، میرے پاس وہ زید آیا جو عالم ہے، تو یہ عالم کس کی حالت بیان کر رہی ہے؟ زید کی اور زید کیا ہے؟ فاعل ہے، لیکن یہ عالم زید کی فاعل ہونے کی حیثیت سے حالت نہیں بیان کر رہا بلکہ مطلقاً اس کی حالت بیان کر رہا ہے؛ چنانچہ آپ نے مبتدا خبر بنایا ابھی بھی وہ اس کی حالت بیان کر رہا ہے وہی صفت لے آؤ: زَيْدٌ الْعَالِمُ أَخُوكَ، ابھی بھی الْعَالِمُ کس کی حالت بیان کر رہا ہے؟ زید کی حالانکہ وہ نہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے وہ تو مبتدا ہے۔ جبکہ حال صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، جیسے: جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا آیا میرے پاس زید اس حال میں کہ سوار تھا، اب ذرا زید کو مبتدا بناؤ: زَيْدٌ رَاكِبًا أَخُوكَ، ادھر دیکھو زَيْدٌ رَاكِبًا أَخُوكَ، رَاكِبًا آپ نہیں لا سکتے کیونکہ یہ حال ہے اور حال صرف کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، اور زید اس وقت نہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے یہ تو مبتدا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو صفت مطلقاً ایک چیز کی حالت بیان کرتی ہے، آپ اس کو کسی اور حالت میں بھی لے جائیں وہ فاعل یا مفعول نہ ہو پھر بھی صفت اس کی حالت بیان کرے گی، لیکن آپ حال لانا چاہتے ہیں تو حال صرف فاعل یا مفعول بہ سے لانا پڑے گا، اور جو فاعل یا مفعول بہ نہیں اس سے آپ حال لا ہی نہیں سکتے، معلوم ہوا حال صرف کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے لیکن مطلقاً نہیں صرف کس حیثیت سے؟ اس حیثیت سے کہ یہ فاعل یا مفعول بہ ہے، یعنی جس وقت فاعل کی طرف فعل کا اسناد ہو رہا ہو صرف اس وقت کی حالت بیان کرتا ہے؛ اور زَيْدٌ رَاكِبًا أَخُوكَ یہاں آپ رَاكِبًا حال لا کر کس کی حالت بیان کرنا چاہتے ہیں؟ زید کی؛ بھئی زید نہ تو یہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے، اور حال تو صرف کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی اور صرف اس وقت جب وہ فاعل یا مفعول بہ بن رہے ہوں اس وقت کی حالت بیان کرتا ہے یعنی فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے حالت بیان کرتا ہے مطلقاً حالت بیان نہیں کرتا۔ فرق بھی سمجھ میں آیا یا نہیں؟ صفت بھی کسی چیز کی حالت بیان کرتی ہے لیکن مطلقاً چاہے فاعل ہو یا نہ ہو، لیکن حال جب حالت بیان کرے گا تو صرف جب وہ فاعل یا مفعول ہو اسی حیثیت سے حالت بیان کرے گا، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں: وَهُوَ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، أَيْ مِنْ حَيْثُ هُوَ فَاعِلٌ أَوْ مَفْعُولٌ بِهِ، یعنی اس حیثیت سے کہ وہ فاعل یا مفعول بہ ہے، كَمَا هُوَ الظَّاهِرُ، جیسے کہ یہی ظاہر ہے؛ تو صرف فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے وہ حالت بیان کرے گا، اس سے ماقبل یا مابعد یا کسی دوسری حالت کو بیان نہیں کرے گا بھئی۔ فَبِذِكْرِ الْهَيْئَةِ، اب فوائدِ قیود ذکر کر رہے ہیں کہ یہ ہیئت کا لفظ کیوں لے کر آئے؟ ہیئت کا معنی حالت بھئی حالت، کہتے ہیں ہیئت کی قید لگا کر تمیز کو نکال دیا، ادھر دیکھیے، تمیز کو نکال دیا کیونکہ تمیز بھی بیان کرتی ہے، جیسے حال بیان کرتا ہے تمیز بھی بیان کرتی ہے؛ لیکن حال جو ہے وہ حالت کو بیان کرتا ہے اور تمیز ذات کو بیان کرتی ہے، ذات میں ہی ابہام ہوتا ہے جیسے مثلاً میں کہتا ہوں: عِنْدِي عِشْرُونَ، میرے پاس بیس ہیں، اب بیس کیا ہیں؟ کتابیں ہیں، قلم ہیں یا کوئی اور چیز ہے؟ یہاں ذات میں ہی ابہام ہے، تو آگے میں تمیز لاتا ہوں: عِنْدِي عِشْرُونَ كِتَابًا۔ یہ كِتَابًا کیا ہے؟ یہ تمیز ہے اس نے عِشْرُونَ سے ابہام کو دور کر دیا؛ اور کس سے؟ عِشْرُونَ کی ذات سے ابہام دور کیا یا اس کی حالت سے ابہام دور کیا؟ اس کی ذات سے، عِشْرُونَ کی ذات کا ہی نہیں پتہ چل رہا تھا کہ بیس کیا چیز ہے بھئی، کتابیں ہیں، قلم ہیں، کوئی اور چیز ہیں؛ تو تمیز جو ہے ذات سے ابہام کو دور کرتی ہے ذات کو بیان کرتی ہے، جبکہ حال جو ہے وہ حالت کو بیان کرتا ہے ذات کو بیان نہیں کرتا، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ہیئت کی قید جب لگا دی تو اس کے ذریعے تمیز خارج ہو گئی کیونکہ تمیز ہیئت نہیں بیان کرتی بلکہ وہ ذات بیان کرتی ہے۔ تو کہتے ہیں: فَبِذِكْرِ الْهَيْئَةِ يَخْرُجُ مَا يُبَيِّنُ الذَّاتَ، تو ہیئت کا ذکر کرنے سے نکل گئی وہ چیز جو ذات بیان کرتی ہے، كَالتَّمْيِيزِ جیسے کہ تمیز ہے۔ وَبِإِضَافَتِهَا إِلَى الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ يَخْرُجُ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ غَيْرِ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، اور کہتے ہیں یہ جو ہیئت کی اضافت کر دی کس کی طرف؟ فاعل یا مفعول بہ کی طرف: ہیئت مضاف ہے اور الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ مضاف الیہ؛ وَبِإِضَافَتِهَا إِلَى الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ اور ہیئت کی فاعل یا مفعول بہ کی طرف اضافت کرنے کی وجہ سے يَخْرُجُ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ غَيْرِ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ وہ چیز نکل گئی جو فاعل یا مفعول بہ کے علاوہ کی حالت بیان کرے، كَصِفَةِ الْمُبْتَدَأِ جیسے کہ مبتدا کی صفت ہے، نَحْوُ مثال کے طور پر: زَيْدٌ الْعَالِمُ أَخُوكَ۔ تو زَيْدٌ ہے مبتدا اور الْعَالِمُ اس کی صفت ہے، اور صفت بھی کیا کرتی ہے؟ موصوف کی حالت بیان کرتی ہے، تو یہ جو مبتدا کی صفت ہے یہ اس تعریف سے نکل گئی کیونکہ یہ فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان نہیں کر رہی بلکہ یہ تو مبتدا کی حالت بیان کر رہی ہے، توجہ ہے؟ یہاں کون سی صفت نکالی؟ جو فاعل یا مفعول بہ کے علاوہ کسی چیز کی صفت آئے، انہوں نے تو تعریف میں کیا کہا؟ جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت کو بیان کرے، تو فاعل یا مفعول بہ کے علاوہ جیسے مبتدا وغیرہ ہیں یا خبر ہیں، ان کی جو صفت ہے وہ تعریف سے نکل گئی کیونکہ وہ مبتدا یا خبر کی حالت بیان کرتی ہے وہ فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان نہیں کرتی؛ تو فاعل یا مفعول بہ کی صفت ابھی بھی داخل ہے، وہ ابھی بھی داخل ہے کیونکہ فاعل یا مفعول بہ کی جو صفت آئے گی وہ تو فاعل یا مفعول بہ کی حالت ہی بیان کرے گی کسی اور کی نہیں، اس کو پھر حیثیت کی قید کے ذریعے آگے نکالیں گے۔ کیا بات ہوئی؟ تمیز کو نکالا کس قید کے ذریعے؟ ہیئت کی قید لگائی۔ اور پھر فاعل یا مفعول بہ کے علاوہ کسی اور کی صفت ہو وہ بھی نکل گئی کیونکہ انہوں نے ہیئت کی اضافت کس کی طرف کی ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی طرف۔ خود فاعل یا مفعول بہ کی صفت رہ گئی، وہ ابھی بھی داخل ہے کیونکہ وہ تو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کر رہی ہے، لیکن کیا کہا کہ حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، مطلقاً یا فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے؟ فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے وہ اس کی حالت بیان کرے؛ تو فاعل یا مفعول بہ کی صفت بھی نکل گئی کیونکہ صفت وہ فاعل یا مفعول بہ کی مطلقاً ان کی حالت بیان کرتی ہے فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے حالت بیان نہیں کرتی، حال جو ہے وہ فاعل یا مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے حالت بیان کرتا ہے بھئی۔ آگے دیکھیے۔ تو کہتے ہیں: كَصِفَةِ الْمُبْتَدَأِ جیسے کہ مبتدا کی صفت ہے نَحْوُ زَيْدٌ الْعَالِمُ أَخُوكَ، یہ زید مبتدا ہے اور الْعَالِمُ اس کی صفت ہے تو یہ الْعَالِمُ زید کی حالت بیان کر رہی ہے لیکن زید تو نہ فاعل ہے اور نہ مفعول بہ، لہٰذا یہ والی صفت بھی نکل گئی جو فاعل یا مفعول بہ کی نہ ہو۔ وَبِقَيْدِ الْحَيْثِيَّةِ تَخْرُجُ صِفَةُ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ، اور حیثیت کی قید جو ہم نے کہتے ہیں بڑھا دی تو اس حیثیت کی قید کی وجہ سے تَخْرُجُ صِفَةُ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ فاعل یا مفعول کی صفت نکل گئی، فَإِنَّهَا تَدُلُّ عَلَى هَيْئَةِ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ مُطْلَقًا اس لیے کیونکہ وہ فاعل یا مفعول بہ کی حالت پر دلالت کرتی ہے مطلقاً، لَا مِنْ حَيْثُ هُوَ فَاعِلٌ أَوْ مَفْعُولٌ اس حیثیت سے نہیں کہ وہ فاعل یا مفعول ہے۔ بھئی پھر سمجھ لو، حال جو ہے فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے اس حیثیت سے کہ وہ فاعل یا مفعول بہ ہے، یعنی جب وہ فعل کا اسناد فاعل کی طرف ہے جس وقت وہ اس فعل کے لیے فاعل بن رہا ہے صرف اس وقت کی حالت بیان کرتا ہے، یا جس وقت فعل مفعول بہ پر واقع ہو رہا ہے اور وہ مفعول بہ بن رہا ہے صرف اس وقت کی حالت حال بیان کرے گا، تو اس سے نہ پہلے کی حالت ہے اور نہ بعد کی حالت، مطلقاً حالت نہیں بیان کر رہا صرف اس نسبت کے دوران کی حالت بیان کرتا ہے۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَهٰذَا التَّرْدِيدُ عَلَى سَبِيلِ مَنْعِ الْخُلُوِّ۔ بھئی دیکھیے متن کے اندر آیا کہ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ کہ حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے، فاعل اور مفعول بہ کے درمیان لفظِ أَوْ ذکر کیا گیا اور أَوْ حرفِ تردید کہلاتا ہے، یعنی یہ ایک بات کو دو چیزوں کے درمیان دائر کر دیتا ہے۔ ایک ہوتی ہے تعیین، ایک ہوتی ہے تردید: میں نے کہا زَيْدٌ عَالِمٌ دیکھو یہاں میں نے کوئی حرفِ أَوْ ذکر کیا؟ نہیں، تو یہاں تعیین ہے کہ زید کے بارے میں میں نے خبر دی ہے اور کیا خبر دی ہے کہ وہ عالم ہے؛ اور اگر میں أَوْ لے آؤں: زَيْدٌ عَالِمٌ أَوْ تَاجِرٌ، تو یہ تو أَوْ حرفِ تردید میں لے آیا اور اب یہاں تعیین نہیں ہے بلکہ تردید ہے کہ زید یا تو عالم ہے یا تاجر ہے، تعیین نہیں ہوئی کہ وہ کیا ہے عالم ہے یا تاجر ہے، کیا ہے تعیین نہیں ہوئی۔ تو أَوْ کیا ہے؟ حرفِ تردید ہے بھئی، تو یہ جہاں آئے گا وہاں تعیین نہیں ہوتی بلکہ تردید ہوتی ہے۔ اور نیز یہ أَوْ انفصال کے لیے آتا ہے دو چیزوں کے درمیان، دو چیزوں کے درمیان انفصال کے لیے آتا ہے: معلوم ہوا حال وہ ہوگا جو یا تو فاعل کی حالت بیان کرے گا یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے گا، معلوم ہوا ایک وقت میں ایک کی حالت بیان کرے گا، حالانکہ حال تو کبھی دونوں سے ہی آ جاتا ہے دونوں کی حالت بیان کرتا ہے، جیسے آگے مثال بھی ذکر کر رہے ہیں اسی سطر کے آخر میں ہے: ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا رَاكِبَيْنِ، زید نے پٹائی کی عمر کی اس حال میں کہ دونوں سوار تھے؛ تو یہ رَاكِبَيْنِ فاعل اور مفعول بہ دونوں سے حال ہے اور آپ نے تو متن میں کیا کہا؟ فاعل یا مفعول، معلوم ہوا ان دو میں سے ایک کی وہ حالت بیان کرے گا درمیان میں حرفِ أَوْ ہے بھئی، تو یہاں تو یہ دونوں کی حالت بیان کر رہا ہے۔ تو وہ بتلائیں گے آپ کو کہ یہ جو أَوْ ہے یہاں یہ منعِ خلو کے لیے ہے یہاں پر، یہ منعِ خلو کے طریقے پر ہے منعِ جمع کے طریقے پر نہیں ہے۔ یاد رکھو یہ حرفِ أَوْ جو ہے نا یہ انفصال کے لیے آتا ہے، دو چیزوں کے درمیان جدائی بیان کرتا ہے کہ زَيْدٌ عَالِمٌ أَوْ تَاجِرٌ زید عالم ہے یا تاجر ہے، تو معلوم ہوا یا تو وہ صرف عالم ہے یا صرف کیا ہے تاجر ہے۔ تو یہ أَوْ کس لیے آتا ہے؟ دو چیزوں کے درمیان انفصال بتلانے کے لیے۔ پھر یاد رکھنا: کبھی تو یہ انفصال حقیقی ہوتا ہے، اور کبھی یہ انفصال منعِ جمع کے طریقے پر ہوتا ہے، اور کبھی یہ انفصال منعِ خلو کے طریقے پر ہوتا ہے۔ منعِ جمع کا معنی ہے کہ دو چیزوں کا جمع ہونا منع ہو۔ منعِ خلو، خلو کا معنی خالی ہونا، منعِ خلو کا معنی ہے دونوں سے خالی ہونا منع ہے۔ تو یہ أَوْ کس لیے آتا ہے؟ انفصال کے لیے، اور انفصال کتنی قسم پر؟ تین قسم پر: کبھی انفصالِ حقیقی ہوگا، کبھی انفصال منعِ جمع کے طریقے پر ہوگا، اور کبھی انفصال منعِ خلو کے طریقے پر ہوگا۔ جیسے میں کہتا ہوں: هٰذَا الْعَدَدُ إِمَّا زَوْجٌ أَوْ فَرْدٌ، یہ والا عدد یا تو جفت ہے یا طاق ہے؛ جفت جس کے جوڑے بن سکیں: دو، چار، چھ، آٹھ یہ کیا ہیں؟ جفت؛ اور طاق وہ ہیں جس کے جوڑے نہ بن سکیں: ایک، تین، پانچ، سات یہ سب کیا ہیں؟ یہ سب طاق ہیں۔ تو میں کسی عدد کے بارے میں آپ سے کہتا ہوں: هٰذَا الْعَدَدُ إِمَّا زَوْجٌ أَوْ فَرْدٌ، یہ عدد یا تو جفت ہے یا طاق، تو دیکھو جفت اور طاق یہ دونوں ان میں انفصالِ حقیقی ہے۔ انفصالِ حقیقی کا معنی یہ ہے کہ یہ دونوں جمع بھی نہیں ہو سکتے، ایک ہی عدد جفت بھی ہو اور طاق بھی ہو ایسا بھی نہیں ہو سکتا، اور یہ منعِ خلو بھی ہے ان کے اندر کہ کوئی عدد ایسا ہو جو نہ جفت ہو نہ طاق ہو، ایسا بھی نہیں ہو سکتا۔ تو کوئی عدد اس میں یہ دونوں جمع ہو جائیں، یہ بھی نہیں ہو سکتا۔ اور کوئی عدد ایسا ہو جو دونوں سے خالی ہو جائے، نہ وہ جفت ہو اور نہ طاق ہو، ایسا بھی نہیں ہو سکتا۔ تو یہ ہے انفصالِ حقیقی۔ انفصالِ حقیقی کسے کہتے ہیں؟ جہاں منعِ خلو بھی ہو اور منعِ جمع بھی ہو؛ وہ دو چیزیں جمع بھی نہیں ہو سکتیں اور دونوں ہی اٹھ جائیں، دونوں سے ہی وہ خالی ہو جائے، یہ بھی نہیں ہو سکتا۔ تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ انفصالِ حقیقی۔ اور کبھی یہ جو أَوْ آتا ہے وہ آتا ہے منعِ جمع کے طریقے پر کہ دو چیزیں ہیں وہ جمع نہیں ہو سکتیں، ہاں دونوں کا اٹھنا یا دونوں سے خالی ہونا وہاں ممکن ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں کہ یہ چیز یا تو درخت ہے یا پتھر ہے، یہ چیز یا تو درخت ہے یا پتھر ہے، یہ جو درمیان میں أَوْ کا لفظ میں لے کر آیا، یہ کس لیے ہے؟ یہ منعِ جمع کے طریقے پر ہے، یعنی دونوں کا جمع ہونا ممکن نہیں ہے، ایک ہی چیز درخت بھی ہو اور پتھر بھی ہو یہ نہیں ہو سکتا۔ ہاں، یہاں منعِ خلو نہیں ہے، ہو سکتا ہے وہ چیز نہ درخت ہو نہ پتھر ہو کوئی اور چیز ہو مثلاً کتاب ہے۔ کیا ہے؟ کتاب ہے، اب کتاب دیکھو نہ درخت ہے اور نہ پتھر ہے، دونوں سے یہ خالی ہے دونوں ہی اٹھ گئے یہاں سے۔ تو منعِ جمع کا کیا معنی؟ کہ دو چیزوں کا جمع ہونا منع ہو، خالی ہونا منع نہ ہو۔ تو درخت اور پتھر ان کا جمع ہونا منع ہے، ان کا اٹھنا منع نہیں ہے۔ اور کبھی کبھار جو انفصال ہوگا وہ منعِ خلو کے طریقے پر ہوگا کہ دو چیزیں ذکر ہوں گی، ان دونوں سے خالی ہونا منع ہے، جمع ہونا منع نہیں۔ مثلاً میں کہتا ہوں کہ زید یا تو دریا میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ زید یا تو دریا میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ اب ان دو میں سے زید خالی نہیں ہو سکتا: یا تو زید دریا میں ہے یا ڈوب نہیں رہا، دونوں ہی چیزیں زید میں نہ پائی جائیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ ہاں، دونوں جمع ہو سکتی ہیں کہ دریا میں بھی ہو اور ڈوب بھی نہ رہا ہو، کشتی میں سوار ہے یا تیر رہا ہے۔ دو چیزیں میں نے کیا ذکر کیں؟ یا تو زید دریا میں ہے یا زید ڈوب نہیں رہا؛ ان دونوں سے زید خالی نہیں ہو سکتا۔ زید، مجھے کوئی زید کی حالت بتائیں جو ان دونوں سے خالی ہو: ایک ضرور اس پر صادق آئے گی۔ یا تو زید دریا، یا یوں کہو دریا نہ کہو پانی کہو: یا تو زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا، تو دونوں میں سے ایک ضرور اس پر صادق آئے گی، یہ نہیں ہو سکتا کہ دونوں میں سے ایک بھی اس پر صادق نہ آئے۔ زید زمین پر ہے تو دیکھو زید ڈوب نہیں رہا یہ اس پر صادق آ رہا ہے۔ تو زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا یہ منعِ خلو کے طریقے پر ہے، دونوں میں سے ایک ضرور ہوگا تو ان سے خالی ہونا منع ہے، جمع ہونا منع نہیں کہ دونوں جمع ہو جائیں جیسے میں نے مثال ذکر کی کہ ہو سکتا ہے زید کہاں ہو؟ پانی میں ہو، پانی میں بھی ہو اور ڈوب بھی نہ رہا ہو یعنی کشتی میں بیٹھا ہے یا تیر رہا ہے۔ تو معلوم ہوا کہ أَوْ کبھی انفصالِ حقیقی کے لیے آتا ہے، کبھی منعِ جمع کے لیے صرف آتا ہے، اور کبھی صرف منعِ خلو کے طریقے پر آتا ہے؛ اور منعِ خلو کے اندر جمع ہونا جائز ہے، دونوں جمع ہو سکتے ہیں۔ تو یہاں پر بھی متن کے اندر جو أَوْ حرف آیا: مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، یہ أَوْ منعِ خلو کے طریقے پر ہے، یعنی حال دونوں میں سے ایک کی حالت ضرور بیان کرے گا، یہ نہیں ہو سکتا فاعل بھی نہ ہو اور مفعول بہ بھی نہ ہو، اس سے خالی نہیں ہوگا؛ ہاں، دونوں جمع ہو سکتے ہیں، دونوں کی اکٹھی حالت بھی وہ بیان کر سکتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: وَهٰذَا التَّرْدِيدُ عَلَى سَبِيلِ مَنْعِ الْخُلُوِّ، اور یہ جو تردید ہے، یہ أَوْ جو ہے... تردید کا کیا معنی؟ ایک بات کو دائر کرنا دو چیزوں کے درمیان یعنی تعیین نہ کرنا۔ تو کہتے ہیں: وَهٰذَا التَّرْدِيدُ یہ جو تردید ہے حرفِ أَوْ کے ذریعے، عَلَى سَبِيلِ مَنْعِ الْخُلُوِّ یہ منعِ خلو کے طریقے پر ہے لَا الْجَمْعِ، یہ منعِ جمع کے طریقے پر نہیں ہے۔ فَلَا يَخْرُجُ عَنْهُ مِثْلُ ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا رَاكِبَيْنِ، لہٰذا اس سے اس جیسی مثالیں نہیں نکلتیں: ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا رَاكِبَيْنِ۔ یہ اعتراض آپ نہیں کر سکتے کہ اس مثال پر تو تعریف صادق نہیں آ رہی کیونکہ یہاں تو دونوں کی حالت بیان ہو رہی ہے، ہم نے بتلا دیا کہ یہ أَوْ، یہ جو تردید ہے یہ منعِ خلو کے طریقے پر ہے۔ آگے دیکھیے: لَفْظًا أَيْ سَوَاءٌ كَانَ الْفَاعِلُ أَوِ الْمَفْعُولُ الَّذِي وَقَعَ الْحَالُ عَنْهُ لَفْظًا أَيْ لَفْظِيًّا، برابر ہے کہ وہ فاعل یا وہ مفعول... ترجمے پہ نظر ہے؟ أَيْ سَوَاءٌ كَانَ الْفَاعِلُ أَوِ الْمَفْعُولُ برابر ہے کہ وہ فاعل یا وہ مفعول جو ہے، الَّذِي وَقَعَ الْحَالُ عَنْهُ جس سے حال واقع ہو رہا ہے یعنی جس سے حال آ رہا ہے، لَفْظًا، لَفْظًا ہو أَيْ لَفْظِيًّا یعنی لفظی ہو۔ بھئی لفظی ہو کیا معنی؟ با تصویریہ ہے صورت بتلا رہے ہیں: بِأَنْ تَكُونَ فَاعِلِيَّةُ الْفَاعِلِ أَوْ مَفْعُولِيَّةُ الْمَفْعُولِ بِاعْتِبَارِ لَفْظِ الْكَلَامِ وَمَنْطُوقِهِ، بایں صورت کہ فاعل کا فاعل ہونا، بِأَنْ تَكُونَ فَاعِلِيَّةُ الْفَاعِلِ بایں صورت کہ فاعل کا فاعل ہونا أَوْ مَفْعُولِيَّةُ الْمَفْعُولِ یا مفعول کا جو مفعول ہونا ہے، بِاعْتِبَارِ لَفْظِ الْكَلَامِ وہ کلام کے لفظ کے اعتبار سے ہو وَمَنْطُوقِهِ اور کلام کے منطوق کے اعتبار سے ہو۔ یاد رکھو یہ عطفِ تفسیری ہے: لفظ اور منطوق کا ایک معنی ہے۔ مَنْطُوق بھئی نون، طاء اور قاف ہے دو نقطوں والا: منطوق نُطق سے ہے، نطق کا کیا معنی ہے؟ بولنا، تو منطوق کا کیا معنی؟ وہ جس کو بولا گیا ہے اور وہ لفظ ہوگا، تو یہ عطفِ تفسیری ہے۔ بھئی دیکھیے ادھر: انہوں نے کیا کہا؟ لَفْظًا أَوْ مَعْنًى۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی صاحبِ کافیہ یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ وہ فاعل یا مفعول بہ جس سے آگے حال آ رہا ہے وہ لفظوں کے اعتبار سے بھی فاعل یا مفعول بہ ہو سکتے ہیں اور معنی کے اعتبار سے بھی ہو سکتے ہیں۔ اب لفظوں کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ ہونے کا کیا معنی اور معنی کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ ہونے کا کیا معنی؟ اس کی وضاحت کر رہے ہیں۔ ادھر دیکھیے، یہ بات سمجھ لیں، گہری بات ہے ذرا، کہ لفظوں کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ ہونے کا معنی یہ ہے کہ کلام کے لفظوں سے ہی ان کا فاعل یا مفعول بہ ہونا سمجھ میں آ رہا ہو: ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، یہ قَائِمًا کو آپ حال کس سے بناتے ہیں؟ ضَرَبْتُ کی تا سے یا زَيْدًا سے، تو تا کیا ہے؟ فاعل، اور زَيْدًا کیا ہے؟ مفعول بہ، اور ان کا فاعل یا مفعول بہ ہونا ہمیں لفظوں سے ہی سمجھ میں آ رہا ہے، ہمیں معنی میں غور کرنے کی ضرورت نہیں، لفظوں سے ہی پتہ چل رہا ہے تا ہے فاعل اور زَيْدًا کیا ہے؟ مفعول بہ ہے۔ تو وہ فاعل یا مفعول بہ کبھی لفظوں کے اعتبار سے ہوں گے اور کبھی معنی کے اعتبار سے جن سے آگے حال آ رہا ہے۔ لفظوں کے اعتبار سے فاعل یا مفعول بہ ہونے کا کیا معنی؟ کہ لفظوں سے ہی سمجھ میں آ رہا ہے کہ یہ فاعل ہے اور یہ مفعول ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ اور کبھی معنی سے سمجھ میں آئے گا، یعنی لفظوں سے پتہ نہیں چلے گا جیسے مثال آگے آئی تھی: هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا۔ هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا، اب یہ زَيْدٌ یہ خبر ہے اور اس سے قَائِمًا حال آ رہا ہے، تو صاحبِ کافیہ پر اشکال ہوتا ہے کہ حال آپ نے تو ہمیں کہا صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے، اور یہاں پر یہ جو قَائِمًا ہے یہ تو خبر کی حالت بیان کر رہا ہے۔ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ یہ زید معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے، کس اعتبار سے؟ معنی۔ اور هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا، مجھے بتائیے کیا لفظوں سے زید کا مفعول بہ ہونا سمجھ میں آ رہا ہے؟ لفظوں سے تو یہ پتہ چل رہا ہے کہ زید خبر ہے بھئی اور هٰذَا مبتدا ہے، تو لفظوں سے زید کا مفعول بہ یا فاعل ہونے کا پتہ نہیں چل رہا، پھر وہ معنی کے اعتبار سے ہمیں سمجھ میں آئے گا کہ هٰذَا یہاں اسمِ اشارہ آیا، یا یوں کہو هٰذَا، هَا ہے تنبیہ کی: بھئی میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ جو هٰذَا اسمِ اشارہ ہے اس کے اندر یہ جو هَا ہے یہ ہے تنبیہ کے لیے، دوسرے کو متنبہ کرنے کے لیے متوجہ کرنے کے لیے، اور ذَا ہے اسمِ اشارہ؛ تو یہ هَا سے تنبیہ والا معنی سمجھ میں آیا اور ذَا سے اشارے والا معنی سمجھ میں آیا، اشارے والا، تو گویا یہاں هَا یا ذَا سے فعل بنا لو، ایک فعل سمجھ میں آ گیا یعنی أُنَبِّهُ، جو متکلم ہے اس نے زید کی طرف اشارہ کیا اور کیا کہا هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا، گویا وہ یوں کہہ رہا ہے أُشِيرُ زَيْدًا میں اشارہ کر رہا ہوں زید کی طرف، تو أُشِيرُ فعل، أَنَا ضمیر فاعل متکلم کی، اور زَيْدًا مفعول بہ، تو زید دیکھو معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے۔ یا یہاں هَا تنبیہ والی بھی موجود ہے تو یا أُنَبِّهُ کا فعل نکال لیں: أُنَبِّهُ میں متنبہ کر رہا ہوں زَيْدًا کس پر؟ زید پر، أُنَبِّهُ میں متنبہ کر رہا ہوں زید پر، تو دیکھو أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کا فعل یہاں معنی سے سمجھ میں آ رہا ہے تو اس کے لیے أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کے لیے زید مفعول بہ ہے، اور آگے مفعول بہ سے پھر کیا آ گیا؟ حال۔ تو هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا زَيْدٌ سے کیا آیا؟ حال آیا اور زید کا فاعل یا مفعول بہ ہونا لفظوں سے ہمیں سمجھ میں نہیں آیا بلکہ کس کے اعتبار سے سمجھ میں آیا؟ معنی کے اعتبار سے۔ توجہ ہے؟ یہ بحث بار بار وہ کریں گے اچھی طرح سمجھ لو کہ حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے اس حال میں کہ وہ فاعل یا مفعول بہ لفظوں کے اعتبار سے ہوں گے یا معنی کے اعتبار سے ہوں گے؛ لفظوں کے اعتبار سے فاعل ہونے کا کیا معنی؟ کہ اس کا فاعل یا مفعول بہ ہونا، جس سے آگے کیا آ رہا ہے؟ حال، اس فاعل یا مفعول بہ کا فاعل یا مفعول بہ ہونا ہمیں کلام کے لفظوں سے سمجھ میں آ جائے؛ اور معنی کے اعتبار سے کیا معنی؟ کہ لفظوں سے ان کے فاعل یا مفعول بہ ہونے کا پتہ نہیں چلتا بلکہ صرف معنی سے پتہ چلتا ہے: هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا لفظوں سے زید کا مفعول بہ ہونے کا پتہ نہیں چلتا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ تو کہتے ہیں: لَفْظًا، پھر ترجمہ دیکھیے: لَفْظًا أَيْ سَوَاءٌ كَانَ الْفَاعِلُ أَوِ الْمَفْعُولُ الَّذِي وَقَعَ الْحَالُ عَنْهُ لَفْظًا أَيْ لَفْظِيًّا، برابر ہے کہ وہ فاعل یا وہ مفعول جس سے حال آ رہا ہے وہ لفظی ہو، بِأَنْ تَكُونَ فَاعِلِيَّةُ الْفَاعِلِ أَوْ مَفْعُولِيَّةُ الْمَفْعُولِ بایں صورت کہ فاعل کا فاعل ہونا یا مفعول کا جو مفعول ہونا ہے بِاعْتِبَارِ لَفْظِ الْكَلَامِ وہ کلام کے لفظ کے اعتبار سے ہو وَمَنْطُوقِهِ اور کلام کے منطوق کے اعتبار سے ہو، مِنْ غَيْرِ اعْتِبَارِ مَعْنًى خَارِجٍ عَنْهُ بغیر اعتبار کیے کسی ایسے معنی کا جو اس کلام سے خارج ہو، یعنی فاعل ہونے کا ہمیں لفظوں سے پتہ چلے کسی ایسے معنی سے نہیں جو کلام سے خارج ہو کلام کے اندر جو نہ ہو بھئی۔ تو کہتے ہیں: مِنْ غَيْرِ اعْتِبَارِ مَعْنًى خَارِجٍ عَنْهُ بغیر اعتبار کیے کسی ایسے معنی کا جو اس کلام سے خارج ہو، جو اس کلام سے خارج ہو اور يُفْهَمُ مِنْ فَحْوَى الْكَلَامِ اور سمجھ میں آ رہا ہو کلام کے معنی سے؛ فَحْوَى کہتے ہیں کلام کی مراد، کلام کا مطلب یا یوں کہو کلام کا معنی۔ یعنی کلام کا جو معنی ہے هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا ذرا اس مثال پہ نظر رکھیں پھر آپ کو بات سمجھ میں آئے گی: هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا اس کلام سے ہمیں زید کا مفعول بہ ہونا معلوم نہیں ہوتا، اس سے تو ہمیں زید کا خبر ہونا معلوم ہو رہا ہے۔ تو کہتے ہیں پھر دیکھیے: بِأَنْ تَكُونَ فَاعِلِيَّةُ الْفَاعِلِ أَوْ مَفْعُولِيَّةُ الْمَفْعُولِ بایں صورت کہ فاعل کا فاعل ہونا یا مفعول کا مفعول ہونا بِاعْتِبَارِ لَفْظِ الْكَلَامِ وَمَنْطُوقِهِ وہ کلام کے لفظ اور کلام کے منطوق کے اعتبار سے ہو، مِنْ غَيْرِ اعْتِبَارِ مَعْنًى خَارِجٍ عَنْهُ بغیر اعتبار کیے کسی ایسے معنی کا جو کلام سے خارج ہو، يُفْهَمُ مِنْ فَحْوَى الْكَلَامِ اور کلام کے معنی سے سمجھ میں آ رہا ہو؛ کوئی ایسا معنی جو کلام سے خارج ہو اور کلام کے معنی اور اس کے مطلب سے ہمیں سمجھ میں آ رہا ہو، ایسا نہ ہو۔ سَوَاءٌ كَانَا مَلْفُوظَيْنِ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، برابر ہے کہ یہ دونوں فاعل یا مفعول جو ہیں وہ حقیقتاً ملفوظ ہوں یا حکماً ملفوظ ہوں۔ بھئی دیکھیے ایک ملفوظ ہوتا ہے حقیقتاً جس پر ہم حقیقتاً تلفظ کرتے ہیں: ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا، یہ ضَرَبْتُ کی تا فاعل ہے اور اس پر ہم حقیقتاً تلفظ کر رہے ہیں، اور زَيْدًا یہ مفعول بہ ہے اور اس پر ہم حقیقتاً تلفظ کر رہے ہیں۔ اور کبھی حقیقتاً تلفظ نہیں ہوگا حکماً تلفظ ہوگا، جیسے میں نے مثال ذکر کی تھی: زَيْدٌ ضَارِبٌ، اس ضَارِبٌ کے اندر هُوَ ضمیر ہے، ضمیرِ مستتر ہے، اور اس پر حقیقت میں تو ہم نے تلفظ نہیں کیا، ہم نے تو صرف زَيْدٌ ضَارِبٌ کہا ہم نے تو هُوَ پر تلفظ نہیں کیا، لیکن حکماً وہ بھی ملفوظ ہے کیونکہ وہ چھپی ہوئی ہے اسی لفظ کے اندر، تو جب اس لفظ کو آپ نے بولا تو گویا اس ضمیر کو بھی آپ نے بول دیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ملفوظ ہونا کتنی قسم پر ہوا؟ کبھی حقیقتاً ہوگا اور کبھی حکماً ہوگا، تو جو ضمیرِ مستتر ہوتی ہے کسی لفظ کے اندر جب آپ اس لفظ پر تلفظ کریں تو ضمیر پر بھی گویا تلفظ ہو گیا؛ حقیقتاً تو نہیں ہوا لیکن حکم لگا دیا جاتا ہے کہ اس پر بھی آپ نے تلفظ کر لیا، تو گویا ملفوظ ہونا کبھی حقیقتاً ہوگا اور کبھی حکماً۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اب پھر سنو: انہوں نے کیا کہا؟ لَفْظًا أَوْ مَعْنًى، یعنی وہ فاعل یا مفعول بہ کبھی لفظی ہوں گے اور کبھی معنوی ہوں گے۔ لفظی ہونے میں پھر وہ عام ہے: کبھی حقیقتاً لفظی ہوگا اور کبھی حکماً لفظی ہوگا یعنی ضمیرِ مستتر ہوگی، وہ بھی ملفوظ ہی ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ أَوْ مَعْنًى أَيْ مَعْنَوِيًّا، یا وہ فاعل یا مفعول جو ہیں وہ معنوی ہوں گے، بِأَنْ تَكُونَ فَاعِلِيَّةُ الْفَاعِلِ أَوْ مَفْعُولِيَّةُ الْمَفْعُولِ بایں صورت کہ فاعل کا فاعل ہونا یا مفعول کا جو مفعول ہونا ہے بِاعْتِبَارِ مَعْنًى وہ ایک ایسے معنی کے اعتبار سے ہوگا يُفْهَمُ مِنْ فَحْوَى الْكَلَامِ جو سمجھ میں آ رہا ہے کلام کے مطلب سے، ایک ایسا معنی جو کلام کے مطلب اور کلام کے معنی سے ہمیں وہ سمجھ میں آ رہا ہے، لَا بِاعْتِبَارِ لَفْظِهِ وَمَنْطُوقِهِ کلام کے لفظ یا منطوق کے اعتبار سے ان کا فاعل ہونا نہیں ہے، جیسے هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا۔ یہ زَيْدٌ کا مفعول بہ ہونا کلام کے لفظوں کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ کلام کا جو معنی سمجھ میں آ رہا ہے اس کے اعتبار سے ہے کہ یہ هٰذَا یہ هَا تنبیہ والی ہے اور ذَا اسمِ اشارہ ہے، اس سے أُنَبِّهُ اور أُشِيرُ کا فعل ہم نے بنا لیا، یہ ہمیں سمجھ میں آیا خود لفظوں نے اس پر دلالت نہیں کی بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَالْمُرَادُ بِالْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ۔ اب یہاں سے فاعل یا مفعول بہ میں تعمیم کر رہے ہیں صاحبِ جامی۔ کس میں؟ فاعل یا مفعول بہ میں تعمیم کر رہے ہیں؛ متن میں تو صرف اتنا آیا کہ حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے، توجہ ہے، لیکن یاد رکھو کبھی غیرِ فاعل یا غیرِ مفعول بہ سے بھی حال آ جاتا ہے: مثلاً مفعول معہ سے بھی حال آتا ہے، تو کبھی مفعول معہ سے بھی حال آ جاتا ہے اور مفعول معہ نہ تو وہ فاعل ہے نہ وہ مفعول بہ ہے وہ تو ایک الگ معمول ہے؛ توجہ ہے؟ انہوں نے متن میں کیا کہا؟ حال کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی، اور کبھی کبھار حال کس سے آتا ہے؟ مفعول معہ سے، تو مفعول معہ نہ تو وہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے پھر اس سے کیسے حال آیا؟ اسی طرح کبھی حال مفعولِ مطلق سے بھی آ جاتا ہے: مفعولِ مطلق وہ بھی نہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے وہ تو ایک الگ ہی معمول ہے، اس سے پھر کیسے حال آیا؟ اسی طرح کبھی کبھار حال مضاف الیہ سے آ جاتا ہے، کس سے؟ مضاف الیہ سے؛ بھئی فاعل یا مفعول بہ مضاف ہوتا ہے: جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ، جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ، غُلَامُ مضاف زَيْدٍ مضاف الیہ، فاعل کون ہے؟ مضاف: جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ میرے پاس کون آیا؟ زید کا غلام آیا ہے، زید نہیں آیا، جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ تو فاعل کون؟ غلام یعنی مضاف اور زَيْدٍ تو کیا ہے؟ مضاف الیہ ہے، توجہ ہے؟ تو مضاف جب فاعل یا مفعول بن رہا ہو اس سے حال آئے پھر تو بات ٹھیک ہے کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ بھی کیا بن رہا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ اور حال بھی کس سے آتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ سے؛ تو جَاءَنِي غُلَامُ زَيْدٍ اس غلام سے اگر آگے حال آئے پھر تو کوئی حرج نہیں کیونکہ غلام فاعل ہے، لیکن اگر یہ زَيْدٍ سے حال آگے آ جائے پھر اشکال ہوتا ہے کہ یہ زید تو مضاف الیہ ہے یہ تو نہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے اس سے کیسے آگے حال آیا؟ توجہ ہے؟ تو کبھی کبھار حال مفعول معہ سے آ جاتا ہے، کبھی کبھار حال مفعولِ مطلق سے آ جاتا ہے، اور کبھی کبھار حال مضاف الیہ سے آ جاتا ہے؛ تو ان کو بھی داخل کرنے کے لیے صاحبِ جامی اب فاعل اور مفعول بہ میں تعمیم کریں گے اور بتلائیں گے کہ فاعل یا مفعول بہ کا ہونا عام ہے، چاہے حقیقتاً فاعل یا مفعول بہ ہوں چاہے حکماً ہوں۔ چاہے حقیقتاً فاعل یا مفعول بہ ہوں چاہے حکماً، اور مفعول معہ، مفعولِ مطلق اور وہ جو مضاف الیہ ہیں وہ حقیقتاً تو فاعل یا مفعول بہ نہیں ہوتے لیکن حکماً وہ بھی فاعل یا مفعول بہ ہوتے ہیں جب ان سے حال آئے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اب ان کو بھی داخل کرنے کے لیے یہاں صاحبِ جامی تعمیم کر رہے ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَالْمُرَادُ بِالْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، فاعل یا مفعول بہ سے مراد جو ہے أَعَمُّ وہ زیادہ عام ہے مِنْ أَنْ يَكُونَ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا اس بات سے کہ وہ حقیقتاً ہو یا حکماً ہو۔ یعنی فاعل یا مفعول بہ ہونا صرف حقیقتاً ہو ایسا بھی نہیں ہے، فاعل یا مفعول بہ ہونا صرف حکماً ہو ایسا بھی نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ عام ہے یعنی دونوں کو شامل ہے، فاعل یا مفعول بہ ہونا دونوں کو شامل ہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً۔ تو کہتے ہیں: وَالْمُرَادُ بِالْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ تو فاعل یا مفعول بہ سے مراد جو ہے أَعَمُّ وہ جو زیادہ عام ہے مِنْ أَنْ يَكُونَ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا اس سے کہ وہ حقیقتاً ہو یا حکماً ہو، فَيَدْخُلُ فِيهِ الْحَالُ عَنِ الْمَفْعُولِ مَعَهُ تو اس تعریف کے اندر داخل ہو گیا وہ حال جو مفعول معہ سے آئے، لِكَوْنِهِ فِي مَعْنَى الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ اس وجہ سے کہ مفعول معہ فاعل یا مفعول بہ کے معنی میں ہوتا ہے۔ بھئی ادھر دیکھیے، مفعول معہ کسے کہتے ہیں؟ ابھی ہم نے پڑھا گزشتہ سبق میں: جو واو بمعنی مَعَ کے بعد آئے اور وہ کس کی مصاحبت کے لیے آتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی؛ جب وہ فاعل کی مصاحبت کے لیے ہے تو معلوم ہوا یہ بھی فاعل ہی کے درجے میں ہے، اور جب یہ مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے ہے تو معلوم ہوا یہ بھی مفعول بہ کے درجے میں ہے، تو مفعول معہ حقیقتاً تو فاعل نہیں لیکن حکماً فاعل ہے کیونکہ یہ انہی کی مصاحبت کے ساتھ ہوتا ہے: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرًا، جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرًا یہ وَعَمْرًا کس کے بعد آیا؟ زید جو فاعل ہے اس کے بعد آیا، تو معلوم ہوا یہ اس فاعل کا مصاحب ہے، معلوم ہوا جو آنے کا فعل فاعل کر رہا ہے وہ فعل یہ بھی کر رہا ہے اور یہ اس کے ساتھ اسی زمانے میں اس فعل کو کر رہا ہے۔ تو کہتے ہیں: فَيَدْخُلُ فِيهِ الْحَالُ عَنِ الْمَفْعُولِ مَعَهُ تو اس کے اندر وہ جو حال ہو مفعول معہ سے وہ بھی داخل ہو گیا لِكَوْنِهِ فِي مَعْنَى الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ اس وجہ سے کہ یہ فاعل یا مفعول بہ کے معنی میں ہوتا ہے۔ وَكَذَا الْمَفْعُولُ الْمُطْلَقُ، تو کہتے ہیں اسی طرح وہ جو حال مفعولِ مطلق سے آئے وہ بھی اس کے اندر داخل ہو گیا، مِثْلُ ضَرَبْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا، ضَرَبْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا۔ دیکھو ضَرَبْتُ فعل با فاعل ہے، الضَّرْبَ یہ مفعولِ مطلق ہے کیونکہ یہ مصدر ہے اور ماقبل فعل کے معنی میں ہے، اور وہ مصدر جو ماقبل فعل کے معنی میں ہو وہ مفعولِ مطلق ہوتا ہے، اور اس سے آگے حال آیا شَدِيدًا: ضَرَبْتُ الضَّرْبَ میں نے ضرب لگائی اس حال میں کہ وہ شدید تھی، اس حال میں کہ وہ شدید تھی۔ لیکن اس میں دیکھو یہ الضَّرْبَ جو مصدر لے کر آئے توجہ ہے؟ یہ جو مفعولِ مطلق ہے جس سے حال آگے آ رہا ہے اس کو معرفہ لے کر آئے۔ اس کو... تو الضَّرْبَ یہ ہے ذوالحال، مفعولِ مطلق جو ہے اسی سے آگے شَدِيدًا حال آ رہا ہے، تو شَدِيدًا منصوب لفظاً صفتِ مشبہ، اس کے اندر هُوَ ضمیر اس کا فاعل جو کس کو راجع ہے؟ حال کو کس سے جوڑتے ہیں؟ ذوالحال سے، اور ذوالحال کون ہے یہاں پر؟ الضَّرْبَ ہے، تو شَدِيدًا کے اندر هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ الضَّرْبَ کو راجع ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو الضَّرْبَ ہوا ذوالحال اور اس کو معرفہ لے کر آئے، اس کو... کیونکہ آگے چل کر آپ کو بتلائیں گے کہ ذوالحال اکثر معرفہ ہوتا ہے، حال نکرہ ہوتا ہے اور ذوالحال اکثر معرفہ ہوتا ہے، تو اس لیے یہاں الضَّرْبَ معرفہ ذوالحال لے کر آئے؛ اور حال نکرہ ہوتا ہے تو شَدِيدًا آگے دیکھو نکرہ لے کر آئے، اگر دونوں معرفہ ہوتے پھر تو موصوف صفت بن جاتے، یا دونوں نکرہ ہوتے پھر بھی کیا بنتے؟ موصوف صفت بنتے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں ضَرَبْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا، الضَّرْبَ بھی منصوب ہے شَدِيدًا بھی منصوب ہے لیکن موصوف صفت نہیں بنا سکتے، کیوں نہیں بنا سکتے؟ الضَّرْبَ ہے معرفہ اور شَدِيدًا ہے نکرہ، اور موصوف صفت تو تعریف و تنکیر میں ایک جیسے ہوتے ہیں۔ بھئی سوال: ضَرَبْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا، یہ الضَّرْبَ مفعولِ مطلق ہے اس سے حال کیسے آیا؟ حال تو صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے! تو آپ کو بتلائیں گے کہ یہ بھی مفعول بہ کے حکم میں ہے۔ بھئی کس طرح مفعول بہ کے حکم میں ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کہ ضَرَبْتُ الضَّرْبَ یہ بمعنی ہے أَحْدَثْتُ الضَّرْبَ میں نے ضرب کو وجود دیا، أَحْدَثَ يُحْدِثُ احداث کا معنی ہے وجود دینا۔ بھئی دیکھیے جب میں کسی کی پٹائی کروں گا تو پٹائی کو وجود دوں گا کہ نہیں دوں گا؟ پٹائی کو وجود دوں گا، تو یہاں پر بھی جب میں نے ضَرَبْتُ الضَّرْبَ کہا تو معنی کیا ہے؟ أَحْدَثْتُ الضَّرْبَ میں نے ضرب کو وجود دیا، تو أَحْدَثْتُ فعل با فاعل اور الضَّرْبَ یہ مفعول بہ، تو دیکھو یہ معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ضَرَبْتُ الضَّرْبَ یہ لفظوں کے اعتبار سے تو یہ الضَّرْبَ مفعولِ مطلق ہے لیکن یہ معنی کے اعتبار سے، معنی کے اعتبار سے یہ مفعول بہ ہے یعنی یہ حکماً مفعول بہ ہے، حکماً مفعول بہ ہے۔ تو کہتے ہیں: مِثْلُ ضَرَبْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا فَإِنَّهُ بِمَعْنَى أَحْدَثْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا اس لیے کیونکہ یہ أَحْدَثْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا کے معنی میں ہے، أَحْدَثْتُ الضَّرْبَ شَدِيدًا میں نے وجود دیا ضرب کو اس حال میں کہ یہ شدید تھی، سخت تھی۔ وَكَذَا يَدْخُلُ فِيهِ الْحَالُ عَنِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ، اور اسی طرح اس کے اندر داخل ہو گیا وہ جو حال آتا ہے مضاف الیہ سے۔ بھئی جب ہم نے تعمیم پیدا کر دی کہ وہ فاعل یا مفعول بہ ہونا حقیقتاً ہو چاہے حکماً ہو تو اب اس کے اندر داخل ہو گیا وہ جو حال آتا ہے مضاف الیہ سے، كَمَا إِذَا كَانَ الْمُضَافُ فَاعِلًا أَوْ مَفْعُولًا يَصِحُّ حَذْفُهُ وَقِيَامُ الْمُضَافِ إِلَيْهِ مَقَامَهُ۔ بھئی دیکھیے ذرا اگلی مثالوں پر نظر رکھیے اگلی سطر میں: ﴿بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾، ﴿بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾۔ بھئی آیت کس طرح ہے؟ ﴿بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾، ﴿بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾، اور مِلَّةَ یہ منصوب ہے تو اس کے لیے عامل چاہیے کس نے اس کو نصب دیا؟ تو صاحبِ جامی نے درمیان میں نَتَّبِعُ کا فعل نکال دیا کہ یہاں فعل محذوف ہے اور مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ اس کے لیے کیا بن رہا ہے؟ مفعول بہ بن رہا ہے۔ نَتَّبِعُ اس کے اندر نَحْنُ ضمیر فاعل ہے اور مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ اس کے لیے مفعول بہ ہے۔ اور یاد رکھو یہ مِلَّةَ مضاف ہے اور إِبْرَاهِيمَ مضاف الیہ ہے، اور یہ إِبْرَاهِيمَ اس پر فتحہ ہے اس کا یہ معنی نہیں کہ یہ منصوب ہے بلکہ یہ مجرور ہے، مضاف الیہ ہے، البتہ یہ غیر منصرف ہے اور غیر منصرف پر جر آتا ہی فتحہ کے ساتھ ہے بھئی، اور دو سبب اس میں کون کون سے ہیں؟ ایک علمیت ہے اور دوسرا عجمہ ہے شاباش، کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ عجمی ہیں کیونکہ اس وقت ابھی عربی زبان بنی ہی نہیں تھی جس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام گزرے ہیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جیسے یہ اردو زبان ہے یہ اردو زبان کو تقریباً کوئی تین سو سال ہوئے ہیں یہ بنی ہے، اس سے پہلے اردو زبان نہیں تھی، یہ مغل بادشاہ جو تھے ان کی فوج ہوتی تھی اس کے اندر ہر زبان والے لوگ ہوتے تھے: اس کے اندر فارسی بولنے والے بھی، اس کے اندر، اس کے اندر سندھی بولنے بولنے والے بھی، اس کے اندر اسی طرح اور زبانیں بولنے والے بھی، تو یہ مختلف زبانوں والے ہوتے، تو وہ پھر ایک دوسرے سے جب بات کرتے تھے تو ہر ایک اپنی زبان والے لفظ بولتا تھا، تو وہ ساروں سے مل جل کر ایک نئی زبان اردو بنتی چلی گئی۔ تو اسی طرح جس وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے اس وقت عربی زبان نہیں تھی، بعد میں آہستہ آہستہ بنتی چلی گئی بھئی۔ اور یہاں پر یہ حَنِيفًا کا لفظ آیا: یاد رکھو حنیف کہتے ہیں وہ شخص جو تمام برائیوں سے الگ تھلگ سیدھے راستے پر ہو، جو تمام برائیوں سے علیحدہ سیدھے راستے پر ہو اس کو کہتے ہیں حنیف؛ یعنی حق کی طرف جھکنے والا، حق پر چلنے والا، اس کو کیا کہتے ہیں؟ حنیف۔ تو آسان لفظوں میں یوں کہو جو ہر باطل سے الگ ہو؛ حنیف کا کیا معنی؟ جو ہر باطل سے الگ ہو، ہر باطل سے جدا ہو۔ تو ترجمہ سنیے: ﴿بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾۔ بھئی مسلمانوں کو یہودی کہتے تھے کہ تم ہمارے مذہب پر آ جاؤ تم کامیاب ہو جاؤ گے، تمہیں ہدایت مل جائے گی؛ عیسائی کہتے تھے کہ اے مسلمانوں ہمارے مذہب پر آ جاؤ تمہیں ہدایت مل جائے گی، تم سیدھے راستے پر آ جاؤ گے۔ تو قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: ﴿قُلْ بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ کہ اے پیغمبر آپ ان سے کہہ دیجیے: ﴿بَلْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ أَيْ بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا، بلکہ ہم تو پیروی کرتے ہیں مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین کی، ملت کہتے ہیں دین کو، حَنِيفًا اس حال میں کہ وہ ابراہیم علیہ السلام جو تھے وہ ہر باطل سے جدا تھے، تمام برائیوں سے الگ تھلگ سیدھے راستے پر تھے؛ یعنی ہم ان کے دین پر ہیں بھئی۔ تو یہاں دیکھو یہ حَنِيفًا یہ حال ہے ابراہیم سے، ابراہیم سے، اور ابراہیم یہ تو مضاف الیہ ہے، مِلَّةَ ہے مضاف، إِبْرَاهِيمَ ہے مضاف الیہ۔ یہ مِلَّةَ یہ تو مفعول بہ بن رہا ہے، مفعول بہ سے تو حال آ سکتا ہے لیکن یہاں پر مفعول بہ سے حال نہیں آ رہا بلکہ مفعول بہ کا جو مضاف الیہ ہے اس سے حال آ رہا ہے۔ تو جب صاحبِ جامی نے فاعل یا مفعول بہ ہونے کے اندر تعمیم پیدا کی کہ فاعل یا مفعول بہ ہونا چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً ہو، تو یہ مضاف الیہ بھی تعریف کے اندر داخل ہو گیا، اس سے بھی حال آ سکتا ہے۔ بھئی کیوں؟ وجہ یہ: یاد رکھو ضابطہ آپ کو بتلائیں گے کہ وہ مضاف الیہ کہ جس کو مضاف کا قائم مقام کرنا صحیح ہو؛ مضاف کو آپ ہٹا دیں اور مضاف الیہ کو اس کا قائم مقام کر دیں اور پھر بھی معنی صحیح رہے، تو اس قسم کا مضاف الیہ یہ مضاف ہی کے درجے میں ہے۔ توجہ ہے؟ آپ نے کس کو ہٹایا؟ مضاف کو؛ وہ مضاف فاعل یا مفعول بہ بن رہا تھا، لیکن آپ اس کو ہٹا دیں اور اس مضاف الیہ کو اس کی جگہ پر رکھ دیں، اگر کلام کا معنی پھر بھی صحیح ہوتا ہے معلوم ہوا یہ مضاف الیہ بھی اسی مضاف کے درجے میں ہے، اس کو اس کی جگہ رکھ دیں معنی میں کوئی خلل نہیں آتا، تو معلوم ہوا ہے تو مضاف الیہ لیکن کس کے درجے میں ہے؟ مضاف کے درجے میں، اور مضاف تو کیا بن رہا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ، اور اس سے تو حال آ سکتا ہے، لہٰذا اس قسم کے مضاف الیہ سے بھی حال آ سکتا ہے۔ تو یہاں پر دیکھو: ﴿بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ بلکہ ہم پیروی کرتے ہیں ابراہیم علیہ السلام کے دین کی اس حال میں کہ ابراہیم علیہ السلام ہر باطل سے الگ تھلگ تھے۔ تو یہاں پر ذرا مِلَّةَ کو ہٹا دیں اور ابراہیم کو اس کی جگہ پر لے آئیں اب وہ مفعول بہ بن جائے گا لفظ، اب یہ لفظِ ابراہیم مفعول بہ بن گیا تو کیا کلام بن گیا؟ ﴿بَلْ نَتَّبِعُ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾ بلکہ ہم تو ابراہیم علیہ السلام کی پیروی کرتے ہیں اس حال میں کہ وہ ہر باطل سے جدا ہیں۔ دیکھو معنی بالکل ٹھیک ہے: پہلے کیا معنی تھا؟ ہم ابراہیم علیہ السلام کے دین کی پیروی کرتے ہیں، اب کیا معنی ہوا؟ ہم ابراہیم علیہ السلام کی پیروی کرتے ہیں؛ دیکھو معنی بالکل ٹھیک ہے، ابراہیم علیہ السلام کی پیروی کرنا انہی کے دین کی تو پیروی کرنا ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔ لہٰذا ایسا مضاف الیہ، توجہ سے سنو، ایسا مضاف الیہ کہ جس کا مضاف فاعل یا مفعول بہ بن رہا ہے اور اس مضاف الیہ کو اس کا قائم مقام کرنا صحیح ہو یعنی اس سے معنی میں کوئی خلل نہ آتا ہو، تو اس قسم کے مضاف الیہ سے آگے حال آنا صحیح ہے کیونکہ یہ خود اسی مضاف کے درجے میں ہے، اور وہ تو فاعل یا مفعول بہ ہے تو گویا یہ مضاف الیہ بھی فاعل یا مفعول بہ کے درجے میں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: كَمَا إِذَا كَانَ الْمُضَافُ فَاعِلًا أَوْ مَفْعُولًا، جیسے کہ مضاف جو ہے وہ ایسا فاعل یا ایسا مفعول ہو کہ يَصِحُّ حَذْفُهُ وَقِيَامُ الْمُضَافِ إِلَيْهِ مَقَامَهُ، اور صحیح ہو اس مضاف کو حذف کرنا اور مضاف الیہ کو اس کا قائم مقام کرنا، فَكَأَنَّهُ الْفَاعِلُ أَوِ الْمَفْعُولُ تو گویا کہ وہ مضاف الیہ ہی فاعل یا مفعول ہے کیونکہ اس کو اس کا قائم مقام کرنا صحیح ہے، نَحْوُ ﴿بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا﴾، ﴿وَأَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا﴾، یہ دوسری مثال آ گئی۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ غیبت سے منع فرماتے ہیں کہ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا ﴿أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا﴾ کہ وہ کھائے لَحْمَ أَخِيهِ اپنے بھئی کے گوشت کو مَيْتًا اس حال میں کہ وہ بھئی مردہ ہو، یعنی کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھئی کا گوشت کھائے؟ تو غیبت کرنا ایسے ہی ہے جیسے اپنے مردہ بھئی کا گوشت کھانا۔ اور افسوس آج کل ہم سب کی یہ حالت ہے کہ شب و روز غیبتوں میں مصروف ہوتے ہیں، شب و روز۔ والد صاحب رحمہ اللہ کو اللہ نے یہ صفت نصیب فرمائی تھی وہ کبھی کسی کی غیبت نہیں کرتے تھے، عجیب ان کی طبیعت تھی انسان حیران رہ جاتا ہے۔ بعض اوقات طلباء سے سال کے شروع میں فرماتے کہ مولانا الحمد للہ غیبت سے اللہ نے میری حفاظت فرمائی ہے اور آپ کبھی مجھ سے کسی کی غیبت نہیں سنیں گے بھئی۔ طلباء فرماتے ہم سارا سال بڑے غور سے سنتے کہ کہیں تو حضرت کسی کی غیبت کر دیں گے، مگر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کہ وہ کسی کی غیبت کر دیں۔ اور صرف درس میں نہیں ان کی تمام زندگی اسی طرح گزری، وہ کبھی غیبت نہیں کرتے تھے۔ تو آپ آج کل کے احوال اگر آپ غور کریں اکثر لوگ شب و روز غیبتوں کے اندر مصروف ہوتے ہیں۔ اور والد صاحب کی عجیب میں نے بتلایا طبیعت تھی کبھی غیبت نہیں کرتے تھے۔ اور ہم نے بعض اوقات دیکھا بھی کہ والد صاحب رحمہ اللہ کے کوئی مہمان وغیرہ یا کوئی جاننے والے بیٹھے ہوئے ہیں، باتوں باتوں میں وہ غیبت کسی کی شروع کر دیتے کہ فلاں آدمی تو جی ایسا ہے ایسا ہے۔ والد صاحب فوراً، ابھی ایک آدھ بات ہی کی ہوتی تھی، والد صاحب فرماتے: نہیں بھئی وہ تو بڑا اچھا آدمی ہے، اس میں تو یہ یہ خوبی ہے، اس کی دو تین چار خوبیاں ذکر کر دیتے۔ اور والد صاحب کی طبیعت چونکہ بڑی جلالی طبیعت تھی تو جیسے ہی والد صاحب ان کی تعریف کرتے وہ سننے والا فوراً ایک دم خاموش ہو جاتا کہ کہیں ایسا نہ ہو میں کوئی اور بات کروں حضرت کہیں ناراض نہ ہو جائیں مجھ سے۔ تو وہیں پر غیبت بند کروا دیتے تھے بھئی، بات ہی نہیں کرنے دیتے تھے کسی کو بھئی، لیکن ایسے طریقے سے کہ محسوس بھی نہیں ہوتا تھا، بات بدل جاتی بھئی۔ تو یہ بہت بڑی صفت ہے کہ اگر اللہ کسی کو نصیب فرما دے، اللہ ہم سب کو یہ صفت نصیب فرمائے بھئی۔ تو کہتے ہیں: ﴿وَأَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا﴾ اور کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھئی کے گوشت کو کھائے؟ اب دیکھیے: أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ، أَنْ يَأْكُلَ فعل آیا اور لَحْمَ أَخِيهِ یہ لَحْمَ مفعول بہ ہے، یہ لَحْمَ مفعول بہ ہے، اور لَحْمَ ہے مضاف اور أَخِيهِ یہ ہے مضاف الیہ، اور یہ أَخِيهِ سے آگے حال آ رہا ہے مَيْتًا اس حال میں کہ اس کا وہ بھئی مردہ ہو بھئی۔ تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہاں تو مضاف الیہ سے حال آ رہا ہے اور حال تو صرف کس سے آتا ہے؟ فاعل سے یا مفعول بہ سے۔ تو جواب گزر گیا کہ یہاں پر جو مضاف ہے وہ تو مفعول بہ ہے، اور یہ مضاف کو حذف کر کے مضاف الیہ کو اس کا قائم مقام کرنا صحیح ہے اور اس سے کلام کا معنی خراب نہیں ہوتا۔ دیکھو کس طرح: پہلے معنی کیا ہے؟ ﴿وَأَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا﴾ کہ وہ کھائے اپنے مردہ بھئی کے گوشت کو، اب ذرا لَحْمَ کے لفظ کو ختم کر دیں: وَأَنْ يَأْكُلَ أَخَاهُ مَيْتًا۔ پہلے تو أَخِيهِ تھا نا، مضاف الیہ تھا اور مضاف الیہ کیا ہوتا ہے؟ مجرور ہوتا ہے، اور یہ أَخٌ اسمائے ستہ مکبرہ موحدہ مضافہ الی غیر یاء المتکلم ہے تو اس کا جر کس کے ساتھ تھا؟ یا کے ساتھ، اور اس کی اضافت ہے ہا ضمیر کی طرف۔ اب جب آپ اس لَحْمَ کو ختم کریں اور أَخِيهِ کو اس کی جگہ لائیں گے تو اب یہ منصوب ہوگا اور أَخٌ کا نصب کس کے ساتھ آتا ہے؟ الف کے ساتھ: وَأَنْ يَأْكُلَ أَخَاهُ مَيْتًا، کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھئی کو کھائے؟ پہلے کیا معنی تھا؟ اپنے مردہ بھئی کے گوشت کو کھائے، اب کیا معنی؟ کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھئی کو کھائے؟ دیکھو معنی میں کوئی خلل نہیں آیا، مردہ بھئی کا گوشت کھانا یا مردہ بھئی کو کھانا ایک ہی بات ہے بھئی۔ تو لہٰذا یہاں پر یہ أَخِيهِ سے حال آیا اور یہ أَخِي مضاف الیہ ہے لَحْمَ کا اور لَحْمَ مفعول بہ ہے، اور یہ أَخِيهِ کو اس کا قائم مقام کرنا صحیح ہے تو گویا یہ أَخِيهِ بھی مفعول بہ کے درجے میں ہے کیونکہ جو لَحْمَ تھا وہ مفعول بہ تھا، تو جب یہ مفعول بہ کے درجے میں ہے تو اس سے حال کا آنا صحیح ہے۔ دیکھیے آگے، کہتے ہیں: فَإِنَّهُ يَصِحُّ أَنْ تَقُولَ: بَلْ نَتَّبِعُ إِبْرَاهِيمَ، اس لیے کیونکہ صحیح ہے کہ آپ یوں کہیں: بَلْ نَتَّبِعُ إِبْرَاهِيمَ، یہ کہنا بھی آپ کا صحیح ہے مَقَامَ بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ بَلْ نَتَّبِعُ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ کی جگہ پر؛ وَأَنْ يَأْكُلَ أَخَاهُ، اور آپ کا یہ کہنا بھی صحیح ہے وَأَنْ يَأْكُلَ أَخَاهُ مَقَامَ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ اس أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ کی جگہ پر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ أَوْ كَانَ الْمُضَافُ فَاعِلًا أَوْ مَفْعُولًا، اب دوسری صورت بتائیں گے: کبھی کبھار مضاف الیہ ایسا ہوتا ہے کہ مضاف جو ہے وہ اس کا جز ہوتا ہے، ایک ہے مضاف ایک ہے مضاف الیہ، یہ جو مضاف ہوتا ہے یہ جز ہوتا ہے مضاف الیہ کا، تو اس قسم کے مضاف الیہ سے بھی حال آ سکتا ہے، لیکن شرط کیا؟ شرط وہی ہے، شرط وہی ہے کہ وہ جو مضاف ہے وہ فاعل یا مفعول بہ ہونا چاہیے، توجہ ہے؟ دیکھو ادھر پھر سنو: ایک ہے مضاف ایک ہے مضاف الیہ، وہ مضاف وہ جز ہے کس کا؟ مضاف الیہ کا، تو اس مضاف الیہ سے حال آ جاتا ہے، اور یہ اس مضاف الیہ سے حال آنا اسی طرح ہے جیسے مضاف سے حال آیا ہو کیونکہ مضاف تو اسی کا جز ہے بھئی، کل سے گویا حال آ رہا ہے تو کل کے اندر جز بھی ہوتا ہے تو گویا یہ اسی سے حال ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ دیکھو مثال سے اور وضاحت ہوگی۔ کہتے ہیں: أَوْ كَانَ الْمُضَافُ فَاعِلًا أَوْ مَفْعُولًا، یا وہ جو مضاف ہے وہ فاعل یا مفعول ہوتا ہے، وَهُوَ جُزْءُ الْمُضَافِ إِلَيْهِ، اور اس حال میں کہ وہ جو مضاف ہے وہ مضاف الیہ کا جز ہوتا ہے، فَكَأَنَّ الْحَالَ عَنِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ هُوَ الْحَالُ عَنِ الْمُضَافِ، تو گویا کہ مضاف الیہ سے جو حال ہے وہ مضاف سے بھی حال ہے... بات سمجھ میں آئی؟ ادھر دیکھیے پھر سمجھ لیں: مضاف جز ہے کس کا؟ مضاف الیہ کا، تو جب مضاف الیہ سے حال آیا تو یہ اسی طرح ہے جیسے مضاف سے حال آیا ہو کیونکہ مضاف الیہ کے اندر مضاف بھی داخل ہے، نہیں سمجھ میں آئی بات؟ بھئی دیکھو پھر سمجھو اس کو: مضاف جز ہے کس کا؟ مضاف الیہ کا، اور اس مضاف الیہ سے حال آیا، جب اس مضاف الیہ سے حال آیا تو یہ اسی طرح ہے گویا مضاف سے حال آیا ہو کیونکہ مضاف اسی کا جز ہے بھئی۔ حال کس سے آیا؟ مضاف الیہ سے، توجہ ہے؟ بھئی حال مضاف سے آئے پھر تو اشکال ہی نہیں کیونکہ مضاف تو فاعل یا مفعول بہ خود بن رہا ہے، بات چل رہی ہے مضاف الیہ سے حال ہونے کی، اور یہ مضاف الیہ سے حال آیا تو یہ اسی طرح سمجھو کہ یہ مضاف سے حال ہے کیونکہ مضاف اس کا جز ہے بھئی، تو کل سے جب حال ہے تو گویا وہ جز سے بھی حال ہے۔ تو دیکھیے اب عبارت، کہتے ہیں: أَوْ كَانَ الْمُضَافُ فَاعِلًا أَوْ مَفْعُولًا یا وہ مضاف فاعل یا مفعول ہو وَهُوَ جُزْءُ الْمُضَافِ إِلَيْهِ اس حال میں کہ وہ مضاف جو فاعل یا مفعول ہے وہ مضاف الیہ کا جز ہے، فَكَأَنَّ الْحَالَ عَنِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ هُوَ الْحَالُ عَنِ الْمُضَافِ تو گویا کہ وہ جو حال ہے مضاف الیہ سے وہ حال ہے مضاف سے، وہ... وہی حال ہے مضاف سے، وَإِنْ لَمْ يَصِحَّ قِيَامُهُ مَقَامَهُ اگرچہ اس کو اس کا قائم مقام کرنا صحیح نہ ہو؛ بھئی پچھلی صورت میں تھا کہ مضاف الیہ کو مضاف کا قائم مقام کر سکتے ہیں ہم، اگرچہ اس کے اندر مضاف الیہ کو مضاف کا قائم مقام تو نہیں کر سکتے لیکن مضاف جز ہے کس کا؟ مضاف الیہ کا، تو مضاف الیہ سے جو حال آیا گویا کہ وہ مضاف سے ہی حال ہے۔ كَمَا فِي قَوْلِهِ تَعَالَى، جیسے کہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کے اندر ہے: ﴿أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ﴾۔ یہ حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کے بارے میں فرمایا جا رہا ہے: ﴿أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ﴾۔ دَابِر کہتے ہیں جڑ کو، دابر اصل میں کہتے ہیں بچ جانے والا حصہ، کسی چیز کا پیچھے رہ جانے والا حصہ، درخت کو بھی جب کاٹتے ہیں دیکھو آخر میں کیا رہ جاتی ہے؟ جڑ، تو اس کو جڑ کو بھی کیا کہتے ہیں؟ دابر۔ اور مَقْطُوعٌ کا معنی ہے وہ جس کو کاٹا گیا ہو۔ مُصْبِحِينَ: أَصْبَحَ يُصْبِحُ کا معنی ہے صبح کرنا، صبح کے وقت میں داخل ہونا، توجہ ہے؟ تو ﴿أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلَاءِ﴾ دَابِرَ ہے مضاف اور هٰؤُلَاءِ ہے مضاف الیہ: بے شک ان لوگوں کی جو جڑ ہے مَقْطُوعٌ کاٹ دی جائے گی، ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی، مُصْبِحِينَ یہ حال ہے هٰؤُلَاءِ سے، دَابِرَ سے حال نہیں کیونکہ دابر تو مفرد ہے اور مُصْبِحِينَ یہ تو جمع ہے، جمع حال ہے تو معلوم ہوا ذوالحال بھی کیا ہونا چاہیے؟ جمع، تو یہ هٰؤُلَاءِ سے حال ہے۔ تو ترجمہ کیا ہوا ﴿أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ﴾ کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے کاٹ دی جائے گی، صبح کے وقت میں کاٹ دی جائے گی بھئی۔ معنی سمجھ میں آیا؟ یا یوں کہیں کہ ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی اس حال میں کہ یہ صبح میں داخل ہو رہے ہوں گے۔ معنی سمجھ میں آیا؟ تو یہ مُصْبِحِينَ حال ہے کس سے؟ هٰؤُلَاءِ سے، اور هٰؤُلَاءِ مضاف الیہ ہے اور دابر ہے مضاف۔ تو پہلا اشکال یہ ہوتا ہے کہ یہ دَابِرَ یہ تو أَنَّ کا اسم ہے اور حال تو صرف کس کی حالت بیان کرتا ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی۔ تو جواب یہ کہ یہ دابر جو ہے یہ نائب الفاعل کے درجے میں ہے۔ بھئی کیوں نائب الفاعل کے درجے میں کیوں؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ آگے جو خبر آ رہی ہے نا أَنَّ کی، مَقْطُوعٌ، مَقْطُوعٌ اسمِ مفعول ہے اور اسمِ مفعول کے لیے کیا چاہیے؟ نائب الفاعل، تو اس کے اندر هُوَ ضمیر ہے اور یہ خبر ہے أَنَّ کی، اور أَنَّ کی خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ أَنَّ کے اسم سے، تو اس کے اندر هُوَ ضمیر دابر کو راجع ہے کہ ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔ اور کسی چیز کی ضمیر کی طرف جو اسناد ہے وہ حقیقت میں اسی چیز کی طرف اسناد ہوتا ہے، تو گویا دابر کس کے درجے میں ہو گیا؟ نائب الفاعل، کیونکہ مَقْطُوعٌ کا اسناد ہے کس کی طرف؟ هُوَ ضمیر کی طرف اور وہ ضمیر کس کو راجع ہے؟ دابر کو، اور کسی چیز کی ضمیر کی طرف اسناد حقیقت میں اسی چیز کی طرف اسناد ہے، تو گویا دابر کس کے درجے میں ہوا؟ نائب الفاعل کے درجے میں ہوا۔ اور یہ دابر یہ جز ہے هٰؤُلَاءِ کا، ان لوگوں کی جڑ، اور جڑ بھی کیا ہوتی ہے؟ کسی چیز کا جز ہوتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو جب هٰؤُلَاءِ سے حال آیا تو گویا دابر سے حال آ گیا کیونکہ دابر اس کا، هٰؤُلَاءِ کا جز ہے، اور کل سے جو حال آئے گویا وہ جز سے ہی حال ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر اگرچہ، اگرچہ دابر کو حذف کر کے هٰؤُلَاءِ کو اس کا قائم مقام تو نہیں کیا جا سکتا؛ پچھلی مثال میں تو مضاف کو حذف کر کے مضاف الیہ کو اس کا قائم مقام کیا جا سکتا تھا، اگرچہ یہاں پر ایسا تو نہیں کیا جا سکتا لیکن بہرحال یہاں دوسری صورت ہے کہ دابر جز ہے مضاف الیہ کا، تو مضاف الیہ سے حال کا آنا گویا وہ مضاف سے ہی حال کا آنا ہے۔ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: فَقَوْلُهُ مُصْبِحِينَ، پس اللہ تعالیٰ کا قول مُصْبِحِينَ جو ہے، حَالٌ عَنْ هٰؤُلَاءِ یہ هٰؤُلَاءِ سے حال ہے، بِاعْتِبَارِ أَنَّ الدَّابِرَ الْمُضَافَ إِلَيْهِ جُزْؤُهُ، بایں اعتبار کہ وہ دابر الْمُضَافَ إِلَيْهِ جو مضاف الیہ ہے... توجہ ہے عبارت سمجھ لیں عبارت مشکل ہے: أَنَّ الدَّابِرَ الْمُضَافَ إِلَيْهِ، دابر ہے موصوف اور الْمُضَافَ إِلَيْهِ یہ ہے اس کی صفت؛ معنی کیا ہوا؟ أَنَّ الدَّابِرَ وہ دابر الْمُضَافَ إِلَيْهِ جو مضاف الیہ ہے، اور عبارت پہ ذرا دیکھو: ﴿أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلَاءِ﴾ یہ دابر مضاف الیہ ہے یا مضاف ہے؟ ﴿أَنَّ دَابِرَ هٰؤُلَاءِ﴾ دابر ہے مضاف اور هٰؤُلَاءِ ہے مضاف الیہ، اور یہ تو کیا کہہ رہے ہیں کہ دابر وہ دابر جو مضاف الیہ ہے! بات سمجھ میں آ گئی؟ یہاں پر ترجمہ سمجھ لو بھئی، پھر ترجمہ سنیں: فَقَوْلُهُ مُصْبِحِينَ حَالٌ عَنْ هٰؤُلَاءِ کہ مُصْبِحِينَ یہ حال ہے هٰؤُلَاءِ سے، بِاعْتِبَارِ اس اعتبار سے، دیکھو اب بتلا رہے ہیں کہ هٰؤُلَاءِ سے مُصْبِحِينَ حال آیا کس اعتبار سے، کہتے ہیں: بِاعْتِبَارِ اس اعتبار سے کہ أَنَّ الدَّابِرَ الْمُضَافَ إِلَيْهِ کہ وہ دابر جس کی اس کی طرف اضافت کی گئی ہے، وہ دابر جس کی... أَنَّ الدَّابِرَ الْمُضَافَ وہ دابر کہ جس کی اضافت کی گئی ہے إِلَيْهِ کس کی طرف؟ هٰؤُلَاءِ کی طرف، جُزْؤُهُ وہ اس کا جز ہے۔ اب معنی سمجھ میں آ گیا؟ تو کہتے ہیں: فَقَوْلُهُ مُصْبِحِينَ حَالٌ عَنْ هٰؤُلَاءِ تو مُصْبِحِينَ جو ہے یہ حال ہے هٰؤُلَاءِ سے، بِاعْتِبَارِ أَنَّ الدَّابِرَ الْمُضَافَ إِلَيْهِ جُزْؤُهُ بایں اعتبار کہ وہ دابر کہ جس کی اس هٰؤُلَاءِ کی طرف اضافت کی گئی ہے جُزْؤُهُ وہ اس کا جز ہے۔ فَإِنَّ دَابِرَ الشَّيْءِ أَصْلُهُ، اس لیے کیونکہ دابرُ شے جو ہے أَصْلُهُ وہ اس کی اصل ہوتی ہے، وَالدَّابِرُ مَفْعُولُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ، اور یہ جو دابر ہے یہ مفعول مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ ہے یعنی نائب الفاعل ہے، بِاعْتِبَارِ الضَّمِيرِ الْمُسْتَكِنِّ فِي الْمَقْطُوعِ باعتبار اس ضمیر کے الْمُسْتَكِنِّ جو چھپی ہوئی ہے فِي الْمَقْطُوعِ کس کے اندر؟ مقطوع کے اندر وہ جو نائب الفاعل کی ضمیر چھپی ہوئی تھی۔ تو مُسْتَكِنٌّ کا معنی ہے چھپی ہوئی، اس کا مادہ ک ن ن ہے کاف، نون، نون۔ تو کہتے ہیں: بِاعْتِبَارِ الضَّمِيرِ الْمُسْتَكِنِّ فِي الْمَقْطُوعِ باعتبار اس ضمیر کے جو چھپی ہوئی ہے مقطوع کے اندر، فَكَأَنَّهُ حَالٌ عَنْ مَفْعُولِ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ تو گویا کہ یہ جو مُصْبِحِينَ ہے یہ حال ہے عَنْ مَفْعُولِ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ سے، یہ نائب الفاعل سے حال ہے۔ کیوں؟ بھئی دیکھیے پھر سنو: کہ یہ مُصْبِحِينَ حال ہے کس سے؟ هٰؤُلَاءِ سے، اور هٰؤُلَاءِ اس کی طرف اضافت کی گئی ہے دابر کی جو اس کا جز ہے؛ وہ مضاف اس کا جز ہے جو نائب الفاعل ہے بھئی، جو... دابر کس کے درجے میں ہے؟ نائب الفاعل کے درجے میں کیونکہ مقطوع کے اندر هُوَ ضمیر اس کو لوٹ رہی ہے، تو وہ مضاف اس کا جز ہے، تو اس مضاف الیہ سے حال گویا ایسے ہی ہے جیسے نائب الفاعل سے حال آ رہا ہو، یہ معنی ہے: فَكَأَنَّهُ حَالٌ عَنْ مَفْعُولِ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ تو گویا کہ یہ حال ہے مفعول ما لم یسمّ فاعلہ یعنی دابر سے بھئی۔ آگے دیکھیے: وَلَوْ قُرِئَ تَبَيَّنَ عَلَى صِيغَةِ الْمَاضِي الْمَعْلُومِ مِنْ بَابِ التَّفَعُّلِ، أَوْ تُبَيَّنُ عَلَى صِيغَةِ الْمُضَارِعِ الْمَجْهُولِ مِنْ بَابِ التَّفْعِيلِ۔ جی یہاں سے صاحبِ جامی ایک اور توجیہ کر رہے ہیں بھئی۔ متن میں کیا آیا؟ پھر متن پہ آئیے جہاں حال کی تعریف ہم نے پڑھی تھی: وَالْحَالُ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ۔ الْحَالُ مَا حال وہ چیز ہے يُبَيِّنُ کہ وہ بیان کرتا ہے هَيْئَةَ الْفَاعِلِ یہ ہیئت مفعول ہے، توجہ ہے؟ يُبَيِّنُ کے اندر هُوَ ضمیر ہے اور وہ راجع ہے مَا کو کیونکہ یہ صلہ ہے موصول کا اور صلے کو کس سے جوڑتے ہیں؟ موصول سے، تو يُبَيِّنُ کے اندر هُوَ ضمیر فاعل ہے اور مَا کو راجع ہے۔ ترجمے پہ غور کرو: وَالْحَالُ اور حال جو ہے مَا وہ چیز ہے کہ يُبَيِّنُ کہ وہ چیز بیان کرتی ہے کس چیز کو؟ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، اور یہ هَيْئَةَ مفعول بہ ہے منصوب ہے؛ حال وہ چیز ہے جو بیان کرتی ہے کس کو؟ فاعل یا مفعول بہ کی حالت کو۔ تو دیکھو اس ترکیب کے اندر یہ بِهِ کو مفعول سے جوڑا گیا: کس کی حالت بیان کرتی ہے؟ فاعل یا مفعول بہ کی حالت کو بیان کرتی ہے۔ اور انہوں نے آپ کو بتلایا کہ حال کبھی مفعول معہ سے بھی آتا ہے اور حال کبھی مفعولِ مطلق سے بھی آتا ہے، تو جب انہوں نے کہا کہ حال وہ چیز ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے تو اس کے اندر تو مفعول معہ داخل نہیں، اس کے اندر تو مفعولِ مطلق تو داخل نہیں کیونکہ وہ تو مفعول بہ نہیں ہے وہ تو الگ معمول ہیں، انہوں نے تو صرف کیا کہا کہ حال وہ چیز ہے جو صرف فاعل یا مفعول بہ کی حالت بیان کرے تو مفعول معہ بھی داخل نہیں ہوا حالانکہ اس سے بھی حال آتا ہے اور مفعولِ مطلق بھی داخل نہیں ہوا حالانکہ اس سے بھی حال آتا ہے۔ تو پھر لہٰذا آگے صاحبِ جامی کو تعمیم کرنا پڑی تھی اور بتلایا تھا کہ فاعل یا مفعول بہ ہونا عام ہے، چاہے حقیقتاً فاعل یا مفعول بہ ہوں چاہے حکماً ہوں۔ جب حکماً کے ذریعے تعمیم کر دی اب مفعول معہ بھی داخل ہو گیا کیونکہ وہ حقیقتاً تو فاعل نہیں ہوتا لیکن حکماً فاعل یا مفعول بہ ہوتا ہے جس کا وہ مصاحب ہو؛ اگر وہ فاعل کا مصاحب ہے تو وہ بھی فاعل کے درجے میں ہے اور اگر وہ مفعول بہ کا مصاحب ہے تو پھر وہ مفعول بہ کے درجے میں ہے، تو حقیقتاً تو فاعل یا مفعول بہ نہیں لیکن حکماً فاعل یا مفعول بہ ہے تو وہ بھی تعریف میں داخل ہو گیا۔ اسی طرح مفعولِ مطلق جو ہے وہ بھی نہ فاعل ہے نہ مفعول بہ ہے لیکن حکماً وہ بھی مفعول بہ ہے کیونکہ وہ مفعول بہ کے معنی میں ہے، کیونکہ ضَرَبْتُ الضَّرْبَ کس معنی میں ہے؟ أَحْدَثْتُ الضَّرْبَ کے معنی میں ہے۔ تو لہٰذا یہ جو تعریف پہلے کی تھی بِهِ کو جوڑا جائے مفعول کے ساتھ، حال وہ ہے جو فاعل یا مفعول بہ کی حالت کو بیان کرتا ہے، تو مفعول معہ بھی داخل نہیں اور مفعولِ مطلق بھی داخل نہیں، ان کو داخل کرنے کے لیے تعمیم کرنا پڑی تھی۔ اب صاحبِ جامی اور دو توجیہ کریں گے کہ پھر ان دونوں کو داخل کرنے کے لیے توجیہ کی ضرورت نہیں، یہ ویسے ہی تعریف کے اندر داخل ہو جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یوں کریں کہ یہ جو يُبَيِّنُ آیا اس کو پڑھیں تَبَيَّنَ، کیا پڑھیں؟ تَبَيَّنَ پڑھیں، بابِ تَفَعُّل سے ماضی کا صیغہ پڑھو۔ پہلے کیا تھا؟ مَا يُبَيِّنُ، میں نے ترکیب بتلا دی يُبَيِّنُ کے اندر هُوَ ضمیر ہے جو کس کو راجع ہے؟ مَا کو، اور ہیئت کو کیا بنایا؟ مفعول بہ بنایا اس پر نصب ہے، اور بِهِ کو کس سے جوڑا؟ مفعول سے جوڑا کہ فاعل یا مفعول بہ کی جو حالت بیان کرتا ہے۔ اب یوں کریں کہ اس کو تَبَيَّنَ پڑھیں اور هَيْئَةُ کو اس کا فاعل بنا دیں، اور بِهِ کو مفعول سے نہ جوڑیں کہ وہ مفعول بہ کی حالت بیان کرتا ہے بلکہ بِهِ کو تَبَيَّنَ سے جوڑ دیں، بِهِ کو تَبَيَّنَ سے؛ تو گویا عبارت یوں بن گئی: الْحَالُ مَا تَبَيَّنَ بِهِ، بِهِ کو یہیں لے آئیں تاکہ بات واضح ہو جائے: حال وہ چیز ہے تَبَيَّنَ بِهِ کہ اس کے ذریعے سے بیان ہو هَيْئَةُ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ، کس کی حالت؟ فاعل یا مفعول کی حالت؛ یہ نہیں کہا مفعول بہ کی حالت، فاعل یا مفعول کی حالت، بِهِ کو تو تَبَيَّنَ سے جوڑ دیا۔ تو جب کہا فاعل یا مفعول کی حالت بیان کرے، اور مفعول ہونا وہ تو عام ہے، مفاعیل تو خمسہ ہیں، پانچ ہیں، تو وہ پانچوں میں سے جس سے بھی حال آ سکتا ہے وہ سب اس کے اندر آ گئے، اور کتنے مفعول ہیں جن سے حال آتا ہے؟ تین ہیں: ایک مفعول بہ، ایک مفعول معہ، ایک مفعولِ مطلق؛ تینوں سے حال آتا ہے تینوں داخل ہو گئے، کیونکہ کیا تعریف کر دی؟ مَا، حال وہ چیز ہے تَبَيَّنَ بِهِ کہ اس کے ذریعے ظاہر ہو، کیا چیز ظاہر ہو؟ هَيْئَةُ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ، فاعل یا مفعول کی حالت، فاعل یا مفعول، اور مفعول ہونا اس میں تو کوئی بِهِ کی قید نہیں، مفعول ہونا تو عام ہے، اس میں مفعول بہ بھی داخل ہو گیا وہ بھی مفعول ہے، اس میں مفعول معہ بھی داخل ہوا وہ بھی مفعول ہے، اس میں مفعولِ مطلق بھی داخل ہوا وہ بھی مفعول ہے۔ تو دیکھو یہ دونوں بغیر کسی تاویل کے اب داخل ہو جاتے ہیں جب کیا پڑھا جائے؟ تَبَيَّنَ پڑھا جائے، اور هَيْئَةُ کو اس کا فاعل بنایا جائے اور بِهِ کو اسی سے جوڑا جائے مفعول کے ساتھ نہ جوڑا جائے، بات سمجھ میں آ گئی۔ یا دوسری صورت یہ ہے کہ اس کو تُبَيَّنُ پڑھا جائے، تُبَيَّنُ، مجہول کا صیغہ بابِ تفعیل سے؛ تُبَيَّنُ پڑھا جائے اور بِهِ کو اسی کے ساتھ جوڑا جائے اور ہیئت کو اس کا نائب الفاعل بنایا جائے۔ گویا عبارت یوں بن گئی: الْحَالُ مَا تُبَيَّنُ بِهِ هَيْئَةُ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ، حال وہ چیز ہے تُبَيَّنُ بِهِ کہ اس کے ذریعے بیان کی جائے هَيْئَةُ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ فاعل یا مفعول کی حالت۔ اس میں بھی بِهِ کو کس سے جوڑا؟ تُبَيَّنُ سے، لہٰذا اس صورت میں بھی مفعول عام ہے، تو اس میں مفعول بہ بھی داخل، مفعول معہ بھی داخل اور مفعولِ مطلق بھی داخل ہو گئے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اور نیز یہ صاحبِ جامی کی توجیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ صاحبِ جامی کے پاس جو کافیہ کا نسخہ تھا اس کے اندر یہ جو ہے نا اس وقت متن میں کیا ہے؟ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ، اصل جو متن میں عبارت کیا ہے؟ الْحَالُ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، اس وقت اس نسخے میں ہے يُبَيِّنُ، لیکن صاحبِ جامی جو توجیہ کر رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے صاحبِ جامی کے پاس جو نسخہ تھا وہاں مَا يُبَيِّنُ نہیں تھا بلکہ مَا تُبَيِّنُ تھا۔ اور کافیہ کے بعض نسخوں کے اندر مَا تُبَيِّنُ کا لفظ ہی ملتا ہے: بعض نسخوں میں تو کیا ہے؟ الْحَالُ مَا يُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ، اور کافیہ کے بعض نسخوں میں مَا يُبَيِّنُ کی جگہ مَا تُبَيِّنُ ہے: الْحَالُ مَا تُبَيِّنُ هَيْئَةَ الْفَاعِلِ أَوِ الْمَفْعُولِ بِهِ۔ تو معلوم ہوا صاحبِ جامی کے پاس جو نسخہ تھا اس میں بھی تُبَيِّنُ ہی تھا۔ کیا تھا؟ مَا تُبَيِّنُ تھا۔ اور یہاں کیا ہے؟ مَا يُبَيِّنُ۔ تو اس صورت میں اگر صاحبِ جامی کی توجیہ لی جائے: يُبَيِّنُ کی جگہ کیا لائیں؟ تَبَيَّنَ یا تُبَيَّنُ، تو دیکھو یا کو تا سے بدلنا پڑے گا، تو پھر تو پورا گویا لفظ ہی آپ نے بدل دیا؛ حالانکہ صاحبِ جامی لفظ کو بدلنے کی بات نہیں کریں گے، صاحبِ جامی صرف یہ کہیں گے اگر اس طرح اس کو پڑھو۔ معلوم ہوا لفظ ان کے پاس جو تھا وہ تُبَيِّنُ تھا، اور تُبَيِّنُ اس میں دیکھو کوئی حرف بدلنے کی ضرورت نہیں: آپ اس کو تُبَيِّنُ بھی پڑھ سکتے ہیں، آپ اس کو تَبَيَّنَ بھی پڑھ سکتے ہیں، اور آپ اس کو تُبَيَّنُ مجہول بھی پڑھ سکتے ہیں؛ تو تُبَيِّنُ، تُبَيَّنُ، تَبَيَّنَ ہر طرح ایک ہی لفظ کو پڑھ سکتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی، معلوم ہوا صاحبِ جامی کے پاس جو نسخہ تھا اس میں مَا يُبَيِّنُ نہیں تھا بلکہ کیا تھا؟ مَا تُبَيِّنُ تھا۔ ہاں اس پر پھر اشکال ہوتا ہے کہ مَا موصولہ ہے اور مَا موصولہ مذکر ہے، اور اگر یہاں ان کے نسخے میں تُبَيِّنُ تھا، تُبَيِّنُ، تو تُبَيِّنُ کے اندر تو هِيَ ضمیر ہے، یہ تو مؤنث کا صیغہ ہے، اور هِيَ ضمیر کس کو راجع کریں گے؟ مَا کو، حالانکہ مَا کا لفظ تو مذکر ہے، اور ہیئت کا لفظ تو مفعول بہ بن رہا ہے، تو پھر هِيَ ضمیر کیسے مَا کی طرف راجع ہو سکتی ہے؟ مَا تو مذکر ہے! اشکال سمجھ میں آ رہا ہے؟ تو یاد رکھنا کہ یہ مَا سے مراد ہے حال، کس کی بات چل رہی ہے؟ حال وہ چیز ہے، اور یاد رکھنا حال عربی میں مذکر بھی استعمال ہوتا ہے مؤنث بھی استعمال ہوتا ہے، اور زیادہ استعمال اس کا مؤنث ہی ہے، چنانچہ آگے آپ دیکھیں گے کہ مؤنث ہی کی ضمیریں کس کی طرف لوٹائی جا رہی ہیں؟ حال کی طرف مؤنث کی ضمیریں لوٹائی جا رہی ہیں؛ تو یہاں پر مَا تُبَيِّنُ یہاں هِيَ ضمیر ما کی طرف راجع کر دی۔ کیوں؟ کیونکہ مَا کا لفظ لفظوں کے اعتبار سے یہ مذکر ہے لیکن معنی کے اعتبار سے مَا مؤنث ہے کیونکہ اس سے حال مراد ہے۔ اس طرح کے موقع پر دونوں طرح کی ضمیریں استعمال کی جا سکتی ہیں: لفظ کا لحاظ رکھنا بھی صحیح اور معنی کا لحاظ رکھنا بھی صحیح۔ لفظ کا لحاظ رکھیں تو مذکر ضمیر لوٹانی پڑے گی اور معنی کا لحاظ رکھیں تو مؤنث ضمیر بھی لوٹا سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ان کے پاس جو نسخہ تھا اس میں کیا تھا؟ مَا تُبَيِّنُ تھا۔ اور پھر انہوں نے کیا کہا مَا تُبَيِّنُ کے بجائے کیا کرو؟ اس کو مَا تَبَيَّنَ پڑھ لو، یا اس کو مَا تُبَيَّنُ پڑھ لو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ جی، اب دیکھیے کتاب پر۔ کہتے ہیں: وَلَوْ قُرِئَ تَبَيَّنَ عَلَى صِيغَةِ الْمَاضِي الْمَعْلُومِ مِنْ بَابِ التَّفَعُّلِ، اور کہتے ہیں اگر تَبَيَّنَ پڑھا جائے عَلَى صِيغَةِ الْمَاضِي الْمَعْلُومِ بنا بر ماضی معلوم کا صیغہ مِنْ بَابِ التَّفَعُّلِ بابِ تَفَعُّل سے، أَوْ تُبَيَّنُ یا تُبَيَّنُ پڑھا جائے عَلَى صِيغَةِ الْمُضَارِعِ الْمَجْهُولِ بنا بر مضارع مجہول کے صیغے کے مِنْ بَابِ التَّفْعِيلِ بابِ تفعیل سے، وَجُعِلَ الْجَارُّ وَالْمَجْرُورُ مُتَعَلِّقًا بِهِ، اور جار مجرور کو اسی سے متعلق کر دیا جائے، کون سا جار مجرور؟ وہ جو بِهِ آیا تھا اس کو اس تَبَيَّنَ یا تُبَيَّنُ سے متعلق کر دیا جائے لَا بِالْمَفْعُولِ مفعول کے ساتھ متعلق نہ کیا جائے، تو دَخَلَ فِيهِ الْحَالُ مِنَ الْمَفْعُولِ مَعَهُ أَوِ الْمَفْعُولِ الْمُطْلَقِ تو اس کے اندر وہ حال بھی داخل ہو جائے گا جو مفعول معہ یا مفعولِ مطلق سے آئے، مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى تَعْمِيمِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ بغیر اس حاجت کے کہ تعمیم کی جائے فاعل یا مفعول کے درمیان۔ پہلے تو ہم نے تعمیم کی تھی کہ فاعل یا مفعول حقیقتاً ہوں گے یا حکماً ہوں گے تاکہ یہ بھی داخل ہو جائیں لیکن اب تعمیم کی حاجت نہیں، اب یہ ویسے ہی داخل ہو جائیں گے کیونکہ تعریف کیا بن جائے گی؟ حال جو ہے وہ حالت بیان کرتا ہے کس کی؟ فاعل یا مفعول کی حالت بیان کرتا ہے، تو مفعول میں تو یہ سب داخل ہو گئے۔ تو پھر کہتے ہیں: مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى تَعْمِيمِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ بغیر اس حاجت کے کہ تعمیم کی جائے فاعل اور مفعول میں، إِلَّا لِدُخُولِ مَا وَقَعَ حَالًا عَنِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ، مگر اس لیے کہ تاکہ داخل ہو جائے وہ جو حال واقع ہو رہا ہے مضاف الیہ سے؛ یعنی وہ جو مضاف الیہ سے حال واقع ہو رہا تھا پھر صرف اس کے لیے تعمیم کرنا پڑے گی، مفعول معہ یا مفعولِ مطلق کو داخل کرنے کے لیے تعمیم کرنے کی پھر حاجت نہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو تعریف کتنی اور بہترین ہو گئی: کچھ چیزیں جو پہلے داخل نہیں ہو رہی تھیں اب ایسی توجیہ کی کہ وہ بھی داخل ہو گئیں، اب صرف مضاف الیہ باقی رہ گیا تھا اس کے لیے تعمیم کرنا پڑے گی باقی سب ویسے ہی داخل ہو رہے ہیں۔ تو کہتے ہیں: مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى تَعْمِيمِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ بغیر اس حاجت کے کہ تعمیم کی جائے فاعل اور مفعول میں، إِلَّا لِدُخُولِ مَا وَقَعَ حَالًا مگر تعمیم کرنا پڑے گی کس کے لیے؟ إِلَّا لِدُخُولِ مَا وَقَعَ حَالًا مگر اس چیز کو داخل کرنے کے لیے جو حال واقع ہو رہی ہو عَنِ الْمُضَافِ إِلَيْهِ کس سے؟ مضاف الیہ سے، اس کے لیے تعمیم کرنا پڑے گی، بات سمجھ میں آ گئی۔ جی آگے دیکھیے: مِثْلُ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا۔ یہ ضَرَبْتُ زَيْدًا قَائِمًا یہ قَائِمًا حال ہے فاعل سے یا مفعول سے اور وہ دونوں ملفوظ ہیں حقیقتاً، توجہ ہے؟ یہ تا ضمیر بھی حقیقتاً ہم اس پر تلفظ کر رہے ہیں اور یہ زَيْدًا پر بھی ہم حقیقتاً تلفظ کر رہے ہیں۔ تو کہتے ہیں: مِثَالٌ لِلَّفْظِيِّ الْمَلْفُوظِ حَقِيقَةً، تو یہ مثال ہے اس لفظی کی جو کہ حقیقتاً ملفوظ ہے، فَإِنَّ فَاعِلِيَّةَ تَاءِ الْمُتَكَلِّمِ وَمَفْعُولِيَّةَ زَيْدًا اس لیے کیونکہ تائے متکلم کا فاعل ہونا اور زَيْدًا کا مفعول ہونا، إِنَّمَا هِيَ بِاعْتِبَارِ لَفْظِ هٰذَا الْكَلَامِ وَمَنْطُوقِهِ وہ اس کلام کے لفظوں اور اس کے منطوق کے اعتبار سے ہی ہے، یعنی کلام کے لفظوں کے اعتبار سے ہی یہ فاعل یا مفعول بہ ہیں، مِنْ غَيْرِ اعْتِبَارِ مَعْنًى خَارِجٍ عَنْهُ بغیر اعتبار کیے کسی ایسے معنی کا جو اس کلام سے خارج ہو، وَهُمَا مَلْفُوظَانِ حَقِيقَةً اور یہ دونوں حقیقتاً ملفوظ ہیں یعنی ان پر حقیقتاً تلفظ ہو رہا ہے۔ وَزَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا، اور زَيْدٌ فِي الدَّارِ قَائِمًا اس کے اندر دیکھو یہ قَائِمًا حال ہے کس سے؟ فِي الدَّارِ کے اندر هُوَ ضمیر ہے، اور فِي الدَّارِ پر جب تلفظ کیا تو حکماً هُوَ پر بھی کیا ہو گیا؟ تلفظ، تو هُوَ ضمیر ملفوظ حقیقتاً تو نہیں لیکن حکماً ملفوظ ہے۔ مِثَالٌ لِلَّفْظِيِّ الْمَلْفُوظِ حُكْمًا، یہ مثال ہے اس لفظی کی جو حکماً ملفوظ ہے، فَإِنَّ فَاعِلِيَّةَ الضَّمِيرِ الْمُسْتَكِنِّ فِي الظَّرْفِ اس لیے کیونکہ وہ ضمیر جو ظرف کے اندر چھپی ہوئی ہے اس کا فاعل ہونا، إِنَّمَا هِيَ بِاعْتِبَارِ لَفْظِ هٰذَا الْكَلَامِ وَمَنْطُوقِهِ وہ اس کلام کے لفظ اور اس کلام کے منطوق کے اعتبار سے ہی ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے کہ وہ ضمیر جو چھپی ہوئی ہے ظرف کے اندر اس کا فاعل ہونا اس کلام کے لفظوں کے اعتبار سے ہی ہے، کسی اور امرِ خارج کا ہمیں یہاں اعتبار نہیں کرنا پڑا۔ پھر دیکھیے کہتے ہیں: فَإِنَّ فَاعِلِيَّةَ الضَّمِيرِ الْمُسْتَكِنِّ فِي الظَّرْفِ اس لیے کیونکہ وہ ضمیر جو ظرف میں چھپی ہوئی ہے اس کا فاعل ہونا، إِنَّمَا هِيَ بِاعْتِبَارِ لَفْظِ هٰذَا الْكَلَامِ وَمَنْطُوقِهِ وہ اسی کلام اور اس کے منطوق کے لفظ کے اعتبار سے ہے، مِنْ غَيْرِ اعْتِبَارِ مَعْنًى خَارِجٍ عَنْهُ بغیر اعتبار کیے کسی ایسے معنی کا جو اس کلام سے خارج ہو، وَالضَّمِيرُ الْمُسْتَكِنُّ مَلْفُوظٌ حُكْمًا اور یہ ضمیرِ مستکن جو ہے وہ حکماً ملفوظ ہے۔ وَهٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا، یہ کس کی مثال تھی؟ جس میں زَيْدًا معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے، لفظوں کے اعتبار سے مفعول بہ نہیں ہے۔ کہتے ہیں: مِثَالٌ لِلْمَعْنَوِيِّ یہ مثال ہے معنوی کی، لِأَنَّ مَفْعُولِيَّةَ زَيْدٍ لَيْسَ بِاعْتِبَارِ لَفْظِ هٰذَا الْكَلَامِ وَمَنْطُوقِهِ اس لیے کیونکہ زید کا مفعول ہونا وہ اس کلام کے لفظ اور اس کے منطوق کے اعتبار سے نہیں ہے، بَلْ بِاعْتِبَارِ مَعْنَى الْإِشَارَةِ وَالتَّنْبِيهِ الْمَفْهُومَيْنِ مِنْ لَفْظِ هٰذَا بلکہ زید کا مفعول ہونا وہ اس اشارے اور تنبیہ کے معنی کے اعتبار سے ہے الْمَفْهُومَيْنِ مِنْ لَفْظِ هٰذَا جو مفہوم ہو رہے ہیں هٰذَا کے لفظ سے۔ هٰذَا کے اندر هَا کس لیے ہے؟ تنبیہ کے لیے، اور ذَا کیا ہے؟ اشارہ ہے۔ تو زید کا مفعول ہونا وہ اس اشارے اور تنبیہ کے معنی کے اعتبار سے ہے، وہ جو اشارہ اور تنبیہ سمجھ میں آ رہی ہے کس سے؟ لفظِ هٰذَا سے۔ وَلَا شَكَّ، اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ أَنَّهُمَا لَيْسَا مِمَّا يَقْصِدُ الْمُتَكَلِّمُ الْإِخْبَارَ بِهِمَا عَنْ نَفْسِهِ، بھئی یہاں یہ ایک شبہے کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ شبہ یہ کہ آپ نے ہمیں کیا کہا؟ هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا یہ کلام کس معنی میں ہے؟ أُشِيرُ زَيْدًا قَائِمًا۔ کس معنی میں ہے؟ أُشِيرُ زَيْدًا قَائِمًا، اور أُشِيرُ کے لیے تو زَيْدًا مفعول بہ بن رہا ہے، کیا بن رہا ہے؟ اور آپ نے ہمیں کیا کہا کہ یہاں زَيْدًا کا مفعول بہ ہونا لفظوں کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ معنی کے اعتبار سے ہے؟ لیکن یہ أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کا فعل کہاں سے معلوم ہوا؟ هٰذَا سے، کس سے؟ هٰذَا سے معلوم ہوا اور هٰذَا تو لفظوں میں موجود ہے لہٰذا اس کو لفظی کی مثال کہنا چاہیے تھا! لفظ دلالت کر رہے ہیں زید کے مفعول بہ ہونے پر، کون سا لفظ؟ هٰذَا کا لفظ دلالت کر رہا ہے۔ تو جواب دیں گے کہ بھئی هٰذَا سے مطلق اشارہ یا تنبیہ معلوم ہو رہی ہے، اس سے أُشِيرُ کا فعل نہیں معلوم ہو رہا۔ هٰذَا زَيْدٌ صرف اتنا پتہ چل رہا ہے کہ اشارہ کیا جا رہا ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف، لیکن اس سے أُشِيرُ کا فعل نہیں سمجھ میں آ رہا؛ أُشِيرُ کا فعل ہمیں نکالنا پڑا، اس کے بغیر زید سے آگے قَائِمًا حال نہیں بن سکتا تھا۔ تو أُشِيرُ کا اعتبار ہمیں کیوں کرنا پڑا؟ تاکہ زید کا ذوالحال بننا صحیح ہو جائے، اس کے بغیر زید ذوالحال نہیں بن سکتا تھا بھئی۔ تو أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کا جو فعل سمجھ میں آیا وہ کلام کے لفظ سے سمجھ میں نہیں آیا بلکہ ہمیں اس کا اعتبار کرنا پڑا کس لیے؟ تاکہ زید کا ذوالحال ہونا صحیح ہو جائے اور آگے پھر اس سے حال آ سکے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یعنی یوں کہو یہ جو کلام... انہوں نے کیا کہا کہ هٰذَا سے اشارہ اور تنبیہ ہمیں سمجھ میں آ رہا ہے؛ کہتے ہیں اشارہ اور تنبیہ تو سمجھ میں آ رہا ہے لیکن ایسا اشارہ جس کی نسبت متکلم کی طرف ہو، أُشِيرُ دیکھو توجہ سے سنو: أُشِيرُ فعل ہے اور اس فعل کی نسبت کس کی طرف ہے؟ متکلم کی طرف، کس کی طرف؟ أُشِيرُ متکلم کہتا ہے میں اشارہ کر رہا ہوں تو یہ اشارے کی نسبت کس کی طرف؟ متکلم کی طرف؛ یا أُنَبِّهُ میں تنبیہ کر رہا ہوں اس کا فاعل بھی کون ہے؟ متکلم ہے۔ تو لہٰذا هٰذَا سے مطلق اشارہ، مطلق تنبیہ تو ہمیں سمجھ میں آتی ہے لیکن ایسا اشارہ یا ایسی تنبیہ جس کی نسبت کس کی طرف ہو؟ متکلم کی طرف ہو یعنی أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ سمجھ میں نہیں آتا، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں: وَلَا شَكَّ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ أَنَّهُمَا لَيْسَا مِمَّا يَقْصِدُ الْمُتَكَلِّمُ الْإِخْبَارَ بِهِمَا عَنْ نَفْسِهِ کہ یہ دونوں جو ہیں یعنی اشارہ اور تنبیہ لَيْسَا مِمَّا یہ ان چیزوں میں سے نہیں ہیں يَقْصِدُ الْمُتَكَلِّمُ الْإِخْبَارَ بِهِمَا عَنْ نَفْسِهِ کہ متکلم ارادہ کرتا ہے ان کے بارے میں خبر دینے کا اپنی ذات سے۔ متکلم جب متکلم کہے هٰذَا زَيْدٌ تو متکلم کا یہ ارادہ نہیں ہوتا کہ یہ اشارے کی نسبت کس کی طرف ہے؟ میری طرف ہے، کس کی طرف ہے؟ ہاں میری طرف ہے یعنی یہاں أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کا فعل ہے یہ اس کا ارادہ نہیں ہوتا۔ دیکھو أُشِيرُ أُشِيرُ کا فعل لائے اس کے اندر دیکھو متکلم کی طرف نسبت ہے: أُشِيرُ فعل أَنَا ضمیر اس کے اندر فاعل، أُنَبِّهُ اس کے اندر بھی متکلم کی طرف نسبت ہے أُنَبِّهُ فعل أَنَا ضمیر اس کے اندر فاعل؛ تو اس سے مطلق اشارہ یا تنبیہ تو سمجھ میں آ رہے ہیں لیکن ایسا اشارہ یا ایسی تنبیہ جس کی نسبت کس کی طرف ہو؟ متکلم کی طرف ہو رہی ہو اور متکلم اس کی خبر دینا چاہتا ہے، یہاں ایسا نہیں ہے۔ یہاں متکلم صرف مطلق اشارہ یا تنبیہ کرنا چاہتا ہے، ایسا اشارہ یا ایسی تنبیہ نہیں کرنا چاہتا جس کی نسبت اس کی طرف ہو رہی ہو اور اس کی وجہ سے پھر ہمیں أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ نکالنا پڑے، بلکہ یہ أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ ہمیں صرف اس لیے نکالنا پڑتا ہے یہاں پر تاکہ یہ زَيْدٌ کا ذوالحال ہونا اور قَائِمًا کا اس سے حال ہونا صحیح ہو جائے، یہ نہیں کہ متکلم نے یہاں ارادہ کیا تھا اور اس کے ارادے کی وجہ سے ہمیں یہاں أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کا فعل مقدر نکالنا پڑا اور اس کی وجہ سے پھر زید کو مفعول بہ لفظی قرار دیا جائے ایسا یہاں نہیں ہے۔ کہتے ہیں: وَلَا شَكَّ أَنَّهُمَا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ اشارہ اور تنبیہ جو ہیں لَيْسَا مِمَّا یہ ان چیزوں میں سے نہیں ہیں يَقْصِدُ الْمُتَكَلِّمُ الْإِخْبَارَ بِهِمَا عَنْ نَفْسِهِ کہ متکلم ارادہ کرتا ہو ان کے بارے میں خبر دینے کا اپنی ذات سے، متکلم کا یہ ارادہ نہیں ہوتا کہ یہاں یہ اشارہ کس کی طرف نسبت کی جائے اس کی؟ میری طرف کی جائے، یہ اس کا ارادہ نہیں ہوتا حَتَّى يُقَدَّرَ فِي نَظْمِ الْكَلَامِ أُشِيرُ أَوْ أُنَبِّهُ یہاں تک کہ مقدر کیا جائے فِي نَظْمِ الْكَلَامِ کلام کے نظم یعنی لفظوں کے اندر أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ، یہ مقدر کیا جائے، وَيَصِيرَ زَيْدٌ مَفْعُولًا بِهِ لَفْظِيًّا اور زید جو ہے مفعول بہ بن جائے لَفْظِيًّا لفظوں کے اعتبار سے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر سنیں، کہتے ہیں وَلَا شَكَّ صرف ترجمہ دیکھیں: اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ دونوں جو ہیں یعنی اشارہ اور تنبیہ یہ ان چیزوں میں سے نہیں ہیں کہ متکلم ان کے بارے میں خبر دینا چاہتا ہے اپنی ذات سے کہ یہ جو اشارہ یا تنبیہ ہے اس کی نسبت میری طرف ہے، یہ اس کا ارادہ نہیں ہے کہ حَتَّى يُقَدَّرَ یہاں تک کہ پھر مقدر کرنا پڑے فِي نَظْمِ الْكَلَامِ نظمِ کلام کے اندر کیا مقدر کرنا پڑے؟ أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ مقدر کرنا پڑے وَيَصِيرَ زَيْدٌ مَفْعُولًا بِهِ لَفْظِيًّا اور اس کی وجہ سے زید کیا ہو جائے؟ مفعول بہ ہو جائے لَفْظِيًّا اور کون سا مفعول بہ؟ لفظی ہو جائے، ایسا متکلم کا ارادہ نہیں ہے۔ بَلْ مَفْعُولِيَّتُهُ إِنَّمَا هِيَ بِاعْتِبَارِ مَعْنَى أُشِيرُ أَوْ أُنَبِّهُ بلکہ یہ زید کا مفعول ہونا یہ اس أُشِيرُ اور أُنَبِّهُ کے معنی کے اعتبار سے ہے الْخَارِجِ عَنْ مَنْطُوقِ الْكَلَامِ جو منطوقِ کلام سے یعنی کلام کے لفظوں سے خارج ہے، کلام کے لفظوں سے أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ سمجھ میں نہیں آتا۔ تو کہتے ہیں: بَلْ مَفْعُولِيَّتُهُ بلکہ زید کا مفعول ہونا إِنَّمَا هِيَ بِاعْتِبَارِ مَعْنَى أُشِيرُ أَوْ أُنَبِّهُ یہ اس أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ کے معنی کے اعتبار سے ہے الْخَارِجِ عَنْ مَنْطُوقِ الْكَلَامِ کہ وہ أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ جو منطوقِ کلام سے خارج ہیں، الْمُعْتَبَرِ اور یہ أُشِيرُ یا أُنَبِّهُ جو ہے الْمُعْتَبَرِ اس کا اعتبار کیا گیا لِصِحَّةِ وُقُوعِ الْقَائِمِ حَالًا تاکہ قائم کا حال واقع ہونا صحیح ہو جائے، اس لیے اعتبار کیا گیا ورنہ منطوقِ کلام سے یہ ہمیں سمجھ میں نہیں آ رہا، فَهِيَ مَعْنَوِيَّةٌ لَا لَفْظِيَّةٌ تو یہ جو زید کا مفعول ہونا ہے یہ مفعولیت معنوی ہے لفظی نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا؟ معلوم ہوا هٰذَا زَيْدٌ قَائِمًا اس کے اندر جو زید کی مفعولیت ہے فَهِيَ مَعْنَوِيَّةٌ لَا لَفْظِيَّةٌ یہ معنوی ہے لفظی نہیں، معنی کے اعتبار سے مفعول ہے لفظوں سے اس کا ہمیں مفعول ہونا سمجھ میں نہیں آتا۔ بات سمجھ میں آ گئی، حل ہو گیا۔ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
216 approved lectures · 141 of 216