جی، آگے سبق دیکھیے بھئی: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ أَيْ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ فَيَعُمُّ الْفِعْلَ وَاسْمَيِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ وَالصِّفَةَ الْمُشَبَّهَةَ وَغَيْرَهَا لَفْظًا، وَجَازَ أَيْ لَمْ يَجِبِ الْعَطْفُ وَلَمْ يَمْتَنِعْ فَلَا يَنْتَقِضُ بِمِثْلِ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا لِوُجُوبِ الْعَطْفِ فِيهِ، فَالْوَجْهَانِ أَيِ الْعَطْفُ وَالنَّصْبُ عَلَى الْمَفْعُولِيَّةِ جَائِزَانِ۔
بھئی، گزشتہ سبق میں ہم مَفْعُولٌ مَعَهُ کے بارے میں پڑھ رہے تھے بھئی۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ مَفْعُولٌ مَعَهُ وہ ہے جو واو کے بعد مذکور ہوتا ہے اس وجہ سے کہ وہ مُصَاحِب ہوتا ہے معمولِ فعل کا بھئی۔ اور یہ بھی آپ نے پڑھا کہ مَفْعُولٌ مَعَهُ فاعل کے ساتھ بھی آ سکتا ہے اور مفعول بہ کے ساتھ بھی آ سکتا ہے۔ اور فاعل جو ہے اس سے صُدُورِ فعل ہوتا ہے۔ تو جب فاعل کے ساتھ مَفْعُولٌ مَعَهُ آیا تو یہ بتلانے کے لیے کہ وہ اس فاعل کا مُصَاحِب ہے صُدُورِ فعل کے اندر، یعنی جس طرح اس فاعل سے یہ فعل صادر ہوا ہے اسی طرح مَفْعُولٌ مَعَهُ سے بھی یہ فعل صادر ہوا ہے۔ اور اگر یہ مفعول بہ کے ساتھ آئے تو مفعول بہ پر تو فعل واقع ہوتا ہے، تو مَفْعُولٌ مَعَهُ جب مفعول بہ کے ساتھ آئے تو وہ یہ بتلاتا ہے کہ وہ مفعول بہ کا مُصَاحِب ہے فعل کے واقع ہونے میں، یعنی جس طرح مفعول بہ پر فعل واقع ہوا ہے اسی طرح اس مَفْعُولٌ مَعَهُ پر بھی فعل واقع ہوا ہے۔
اس کے بعد ہم نے ترکیب کی تھی الْمَفْعُولُ مَعَهُ کی بھئی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ الْمَفْعُولُ بِهِ، الْمَفْعُولُ فِيهِ اور الْمَفْعُولُ لَهُ، ان کے اندر یہ جو جار مجرور ہیں یہ نائب الفاعل ہیں بھئی۔ تو الْمَفْعُولُ کس معنی میں ہے؟ الَّذِي فُعِلَ۔ تو الْمَفْعُولُ بِهِ بمعنی الَّذِي فُعِلَ بِهِ کے ہوا۔ یعنی وہ چیز کہ فُعِلَ فعل کو کیا گیا ہے بِهِ اس کے ساتھ یا اس کے سبب سے؛ بھئی مفعول بہ کے بغیر فعل نہیں ہو سکتا تو اس کے سبب سے فعل کو کیا گیا ہے بھئی۔ تو معلوم ہوا یہ بِهِ جو ہے یہ جار مجرور، اس کی طرف اس فعل کا اسناد ہے اور یہ نائب الفاعل ہے۔ الَّذِي فُعِلَ بِهِ۔ تو اسی طرح کس میں ہوا؟ الْمَفْعُولُ بِهِ کے اندر بھی ہوا۔ الف لام اسمی ہے اور یہ مَفْعُول اس کا صلہ ہے، اور یہ اسمِ مفعول ہے تو اس کے لیے نائب الفاعل چاہیے، تو بِهِ جو ہے یہ جار مجرور یہ نائب الفاعل ہے، اس کی طرف مفعول صیغے کا اسناد ہو رہا ہے۔ اور یہ جو ہا ضمیر ہے یہ الف لام کی طرف راجع ہے بھئی۔
تو صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ الْمَفْعُولُ بِهِ، فِيهِ اور لَهُ کے اندر جس طرح یہ جار مجرور جو ہیں یہ نائب الفاعل ہیں اور ان کی طرف مفعول صیغے کا اسناد کیا گیا ہے، اسی طرح الْمَفْعُولُ مَعَهُ کے اندر یہ جو مَعَهُ آیا یہ بھی نائب الفاعل ہے۔ یہ بھی نائب الفاعل ہے۔ اور یہ میں نے بتلایا تھا کہ یہ مَعَ جو ہے یہ اکثر ظرف یا حال واقع ہوتا ہے۔ اور یہ کبھی اضافت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور کبھی بغیر اضافت کے، تو مَعَهُ مَعَ مضاف ہے اور ہا ضمیر مضاف الیہ، اور یہ ضمیر بھی الف لام کی طرف راجع ہے یعنی اسمِ موصول کی طرف۔ اور اس پر پھر اشکال ہوتا ہے کہ اگر یہ نائب الفاعل ہے مَعَهُ، پھر تو یہ تو معرب ہے بھئی! یہ معرب ہے، میں نے بتایا یہ کبھی اضافت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے کبھی بغیر اضافت کے، اور جب بغیر اضافت کے ہوگا تو اس وقت اس پر تنوین آ جاتی ہے، معلوم ہوا یہ معرب ہے: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو مَعًا، زید اور عمر دونوں اکٹھے آئے، تو دیکھو مَعًا پر تنوین آ رہی ہے اور یہ منصوب ہے۔ تو سوال پیدا ہوا کہ اگر آپ نے مَعَهُ کو نائب الفاعل قرار دیا ہے تو یہ تو معرب ہے، تو اس پر تو رفع آنا چاہیے لیکن اس پر نصب ہے! تو اس کے بارے میں کہتے ہیں عذر پیش کیا بعض نحوی حضرات نے کہ جب فعل کا اسناد ایسی چیز کی طرف کر دیا جائے جو لَازِمُ النَّصْب ہو، یعنی جس کے ساتھ نصب لازم ہو، یعنی اکثر استعمالات میں وہ منصوب استعمال ہوتا ہو، تو اس پر نصب ہی کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ چونکہ وہ اکثر منصوب استعمال ہوتا ہے تو اس کی طرف فعل کا اسناد کرتے ہوئے بھی اس کو منصوب ہی چھوڑ دیا جاتا ہے، جیسے کہ قرآن کی اس آیت میں ہے: ﴿لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ﴾۔ اس آیت کے اندر جو ہے یہ بَيْنَكُمْ یہ فاعل ہے تَقَطَّعَ کا۔ اور بعض قراءتوں میں اس پر رفع بھی آیا ہے بھئی بَيْنُكُمْ آیا ہے، اور اس سے پتہ چل رہا ہے کہ یہ فاعل ہے۔ تو جن قراءتوں میں نصب آیا تو اشکال ہوا کہ یہ تو فاعل ہے، یہ منصوب کیسے؟ تو وہاں بھی یہی عذر پیش کیا گیا کہ یہ چونکہ لَازِمُ النَّصْب ہے لہٰذا اس کو اسی حالت پر چھوڑ دیا گیا اگرچہ یہ فاعل ہے اس وقت بھئی۔
پھر بتلایا کہ بعض علماء نے اس رائے کی بڑی تعریف فرمائی کہ یہ بڑی اونچی رائے ہے کہ مَعَهُ کو نائب الفاعل قرار دیا جائے کیونکہ اس میں قرآن کی بھی موافقت ہو گئی، قرآن میں بھی ﴿لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ﴾ یہ بَيْنَكُمْ یہ فاعل ہے اور اس کو منصوب چھوڑ دیا گیا، اور نیز اس صورت میں الْمَفْعُولُ بِهِ، فِيهِ اور لَهُ کے ساتھ بھی اس کی موافقت آ گئی۔ جبکہ دوسری رائے بعض علماء کی ذکر کی کہ دوسرا جواب یہ دیا جا سکتا ہے جو بعض علماء نے وَقَدْ حِيلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ کے لیے دیا، کہ یہاں پر حِيلَ فعلِ مجہول آیا اور اس کے نائب الفاعل کا پتہ نہیں چل رہا اور بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ یہ بَيْنَ یہ تو لَازِمُ الظَّرْفِيَّة ہے بھئی، یعنی اس کے ساتھ ظرفیّت لازم ہے، یہ ہمیشہ ظرف ہی واقع ہوتا ہے، تو آپ اس کو نائب الفاعل نہیں بنا سکتے کیونکہ یہ لَازِمُ الظَّرْفِيَّة ہے، اس نے ظرف ہی بننا ہے یعنی مَفْعُولٌ فِيهِ بننا ہے۔ تو پھر انہوں نے کہا کہ اس فعل کے اندر ضمیر نکال لیں گے وہ نائب الفاعل ہے اور وہ اسی کے مصدر کو لوٹ رہی ہے: أَيْ حِيلَ هُوَ، اور یہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ اسی کے مصدر کو۔ تو یہ هُوَ کو ہٹائیں اور مصدر کو لے آئیں تاکہ بات خوب واضح ہو جائے: أَيْ حِيلَ الْحَيْلُولَةُ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ۔ اور ترجمہ پھر کیسے کرتے ہیں میں نے بتایا تھا کہ یہ جو فعل ہے اس کو ہٹا دیا کریں اور يَقَعُ یا وَقَعَ یا حَصَلَ وغیرہ اس کے ساتھ ترجمہ کر لیں: أَيْ حَصَلَ الْحَيْلُولَةُ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ، کہ حَيْلُولَة یعنی رکاوٹ واقع ہو گئی، رکاوٹ حاصل ہو گئی، جنگلی گدھے اور اس کی چھلانگ کے درمیان بھئی۔ اور یہ بھی یاد رکھنا بھئی کہ یہ جو حِيلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ اس کے اندر وہ جو پہلی توجیہ ذکر کی وہ بھی جاری ہو سکتی ہے کہ اسی بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ کو کیا بنا دیا جائے؟ حِيلَ کے لیے نائب الفاعل بنا دیا جائے۔ پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ بَيْنَ پر نصب کیوں ہے؟ تو جواب وہی جو پیچھے گزر گیا کہ چونکہ بَيْنَ جو ہے لَازِمُ النَّصْب ہے لہٰذا اس کو نائب الفاعل بنانے کے باوجود اسی نصب پر چھوڑ دیا گیا جس نصب پر یہ اکثر ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اور اس کے بعد پھر صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا تھا کہ وہ معمولِ فعل جس کی مصاحبت کے لیے مَفْعُولٌ مَعَهُ آتا ہے، وہ فعل کا فاعل بھی ہو سکتا ہے اور مفعول بہ بھی ہو سکتا ہے۔ فاعل کی مثال ذکر کی تھی: اِسْتَوَى الْمَاءُ وَالْخَشَبَةَ، کہ پانی برابر ہو گیا لکڑی کے ساتھ، یعنی وہ لکڑی جو لگائی گئی ہے پانی کی پیمائش کے لیے، پانی اس کے برابر ہو گیا یعنی اس تک پہنچ گیا بلندی کے اندر۔ یا وہ معمول جو ہے مفعول بہ بھی ہو سکتا ہے اور اس کی مثال ذکر کی صاحبِ جامی نے: كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ۔ اور میں نے بتلایا تھا کہ یہ ہے مَحَلِّ اشکال، اس لیے کیونکہ دو تین ضابطے میں نے بتلائے تھے کہ وہ ضابطے سمجھ لیں پھر آپ کو بات سمجھ میں آئے گی۔ ضابطہ یہ کہ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ ضمیر کبھی مرفوع ہوتی ہے، کبھی منصوب ہوتی ہے اور کبھی مجرور ہوتی ہے۔ اور یہ جو مرفوع ہے کبھی متصل ہوتی ہے کبھی منفصل ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ جو منصوب ہے یہ بھی کبھی متصل ہوتی ہے اور کبھی منفصل، جبکہ مجرور صرف متصل ہی آتی ہے۔ تو یہ جو ضمیرِ منفصل ہے چاہے مرفوع ہو چاہے منصوب، اس پر عطف کرنے کے لیے کوئی شرط نہیں؛ آپ اسمِ ظاہر کا اس پر عطف کرنا چاہتے ہیں تو بغیر کسی شرط کے جائز ہے بھئی۔ اور اگر آپ ضمیرِ منصوب متصل جیسے ضَرَبْتُهُ، یہ ہا ضمیر کیا ہے؟ مفعول کی ہے تو یہ منصوب متصل ہے؛ اگر آپ اس پر عطف کرنا چاہتے ہیں تو بھی کوئی شرط نہیں ہے: ضَرَبْتُهُ وَزَيْدًا، یہ زَيْدًا کا عطف کس پر ہے؟ ہا ضمیر پر ہے۔ البتہ اگر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں ضمیرِ مرفوع متصل پر تو دو چیزوں میں سے ایک ہونی چاہیے: یا تو اس ضمیرِ مرفوع متصل کی تاکید لائیں گے مرفوع منفصل کے ساتھ پھر عطف کریں گے: ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، یہ زَيْدٌ کا عطف کس پر ہے؟ تا ضمیر پر ہے، اس کی تاکید أَنَا لائی گئی اور پھر اس پر عطف کر دیا گیا۔ اور یا پھر درمیان میں فصل لے آئیں گے۔ فصل کوئی بھی لفظ، کوئی ایک، کوئی لفظ بھی درمیان میں آ جائے تو فصل جائز ہو جائے گا۔ تو دو چیزوں میں سے ایک ہونی چاہیے: یا ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ تاکید لائیں اس کی یا درمیان میں فصل لائیں۔ یا مختصر لفظوں میں یوں کہو کہ بس فصل لے آئیں، کیا لے آئیں؟ فصل لے آئیں؛ چاہے ضمیرِ منفصل کے ساتھ فصل لے آئیں چاہے کسی اور لفظ کے ساتھ فصل لے آئیں، بس فصل ہونا چاہیے کیونکہ تاکید لائیں گے آپ اس سے بھی تو فصل آ جائے گا نا! تو فصل ہونا چاہیے بس۔ اور میں نے بتلایا یہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے، توجہ ہے، کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر بغیر تاکید کے یا بغیر فصل کے عطف جائز نہیں، لیکن جمہور نحوی فرماتے ہیں کہ عطف جائز ہے ضمیرِ مرفوع متصل پر البتہ بغیر تاکید یا فصل کے یہ قبیح ہے بھئی۔ اور جبکہ ضمیرِ مجرور متصل جو ہے اس پر تو عطف جائز ہی نہیں بغیر اعادۂ جار کے، یعنی جو چیز اس کو جر دے رہی ہے چاہے وہ حرفِ جر ہے یا چاہے وہ مضاف ہے اس کا اعادہ کرنا پڑے گا: آپ لَكَ پر عطف کرنا چاہتے ہیں زید کا تو پھر یہ لام دوبارہ لائیں گے: مَا لَكَ وَلِزَيْدٍ۔ یا كِتَابُكَ اس کاف ضمیر پر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں تو یہ تو مجرور متصل ہے تو اسی کتاب کو دوبارہ لائیں گے: كِتَابُكَ وَكِتَابُ زَيْدٍ۔
اور اس کے بعد پھر میں نے بتلایا تھا کہ ایک اور مثال بھی ذہن میں رکھیں: ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا۔ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا تو بالاتفاق یہ جو وَعَمْرًا ہے یہ معطوف ہے یہ مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں، کیونکہ ماقبل میں معطوف علیہ منصوب اس لیے اس پر بھی کیا آیا؟ نصب۔ تو ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس وَعَمْرًا میں اتفاق ہے یہ معطوف ہے۔ اور كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہ بھی بالکل ایسی ہی مثال ہے، كَفَى فعل ہے اور کاف کیا ہے؟ مفعول بہ ہے، اور وَزَيْدًا کا اس پر عطف ہے لہٰذا وَزَيْدًا اس کو معطوف ہی بنائیں گے اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بنا سکتے۔ تو بہرحال صاحبِ جامی نے تو ذکر کیا ہے، میں نے کہا کہ شاید صاحبِ جامی کو حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ سے اشتباہ ہوا۔ حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس مثال کے اندر یہ وَزَيْدًا جو ہے مَفْعُولٌ مَعَهُ ہے۔ کیوں؟ حَسْبُكَ وَزَيْدًا، یہ زید کا عطف حَسْبُكَ کی کاف ضمیر پر نہیں ہو سکتا کیونکہ کاف ضمیر مجرور ہے، متصل ہے، مضاف الیہ ہے، اور ضمیرِ مجرور متصل پر جب عطف کرنا ہو تو اعادۂ جار ضروری ہے۔ تو حَسْبُكَ وَحَسْبُ زَيْدٍ تو کہہ سکتے ہیں حَسْبُكَ وَزَيْدٍ نہیں کہہ سکتے۔ تو اس صورت میں یہ جو وَزَيْدًا آیا یہ مَفْعُولٌ مَعَهُ ہے۔ کس کا؟ یہ کاف ضمیر کا یعنی اس کا مُصَاحِب ہے، اور یہ ضمیر معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے کیونکہ حَسْبُكَ یہ کس معنی میں ہے؟ كَفَاكَ کے معنی میں ہے اور كَفَاكَ کے اندر تو یہ کاف مفعول بہ ہے۔ معلوم ہوا مَفْعُولٌ مَعَهُ مفعول بہ کا مُصَاحِب بھی ہو سکتا ہے جیسے حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ کے اندر ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ تو چنانچہ جہاں حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ ذکر ہوتا ہے ساتھ ہی اس کا معنی بھی ذکر کیا جاتا ہے كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ، تو شاید صاحبِ جامی کو وہاں غلطی لگ گئی؛ لکھنا تو وہ حَسْبُكَ ہی چاہتے تھے تو بے خیالی میں شاید كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ انہوں نے لکھ دیا۔ اور یہ بھی ممکن ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ شاید صاحبِ جامی کی رائے ہی یہی ہو کہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر وَزَيْدًا مَفْعُولٌ مَعَهُ بن سکتا ہے۔ اور نحوی حضرات تو فرماتے ہیں کہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہ بالکل ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا کی طرح ہے، ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس کے اندر وَعَمْرًا مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں ہو سکتا تو كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر بھی وَزَيْدًا مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں ہو سکتا کیونکہ ماقبل میں کاف ضمیر مفعول بہ کی ہے اس پر عطف ہو رہا ہے، وہ بھی منصوب ہے اور آگے زَيْدًا بھی منصوب ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ لیکن شاید صاحبِ جامی کی رائے یہ ہو کہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر وَزَيْدًا مَفْعُولٌ مَعَهُ واقع ہو سکتا ہے۔ تو بھئی پھر اشکال ہوتا ہے یہ تو دونوں مثالیں بالکل ایک جیسی ہیں: ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا وہاں آپ کہتے ہیں کہ وہ مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بن سکتا، اور كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہاں پر بھی عطف بھی ممکن ہے پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ معطوف مَعَهُ
بن سکتا ہے، تو پھر دونوں میں فرق کیا ہے؟ تو پھر یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا، ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا وہاں ماقبل میں جو معطوف علیہ تھا اس پر لفظوں کے اندر نصب ظاہر تھا؛ وہاں معطوف علیہ کون؟ زید۔ ضَرَبْتُ زَيْدًا تو زید پر لفظوں میں نصب ظاہر ہے، اسی لیے وَعَمْرًا اس کو بھی معطوف ہی بنائیں گے۔ جبکہ یہاں پر فرق یہ ہے کہ كَفَاكَ یہاں کاف جو ہے اس پر نصب لفظوں میں ظاہر نہیں کیونکہ کاف ضمیر تو مبنی ہے بھئی، تو یہ محلاً منصوب ہے۔ وہاں وہ جو زید تھا وہ لفظاً منصوب تھا لہٰذا آگے معطوف ہی بنائیں گے، اور یہاں لفظاً منصوب نہیں ہے بلکہ محلاً منصوب ہے یعنی نصب ظاہر نہیں ہو رہا، جب نصب ظاہر نہیں ہو رہا تو وَزَيْدًا کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا یہاں جائز ہے، معطوف بھی بنا سکتے ہیں اور مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا بھی جائز ہے، شاید یہ رائے ہو، شاید یہ رائے ہو صاحبِ جامی کی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو میں نے دونوں احتمال ذکر کر دیے کہ ہو سکتا ہے یہاں بے خیالی میں وہ كَفَاكَ لکھ گئے، لکھنا حَسْبُكَ ہی چاہتے تھے بے خیالی میں كَفَاكَ لکھ گئے؛ اور ہو سکتا ہے شاید ان کی رائے یہ ہو کہ یہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ ہے اس کے اندر وَزَيْدًا مَفْعُولٌ مَعَهُ واقع ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اس مثال سے مختلف ہے بھئی۔
اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ مصاحبت سے مراد یہ ہے کہ مشارکت فی الفعل کے ساتھ ساتھ مشارکتِ زمانی یا مشارکتِ مکانی بھی ساتھ ہو بھئی۔ لہٰذا واوِ عاطفہ کے بعد جو ذکر ہو اس کو لے کر اعتراض نہیں کیا جا سکتا: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ عمر یہ بھی کیا ہے، یہ بھی مصاحب ہے۔ کہتے ہیں نہیں بھئی مصاحبت کا معنی صرف مشارکت فی الفعل نہیں ہے بلکہ مشارکتِ زمانی یا مشارکتِ مکانی بھی ہے، اور جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو عطف کے اندر صرف مشارکت فی الفعل ہوتی ہے مشارکتِ زمانی یا مشارکتِ مکانی نہیں ہوتی بھئی۔
اور پھر اس کے بعد انہوں نے عامل بتلایا تھا کہ یہ مَفْعُولٌ مَعَهُ میں عامل کون ہے؟ کون نصب دے رہا ہے؟ تو بتلایا تھا کہ اگر فعل لفظوں میں موجود ہو تو وہ فعل عامل ہوگا بواسطۂ واو کے، کیونکہ درمیان میں واو آ رہا ہے، تو فعل عامل ہے کس کے واسطے سے؟ واو کے واسطے سے، وہ واو جو مَعَ کے معنی میں ہے۔ اور اگر فعل لفظوں میں نہیں ہے معنی کے اعتبار سے موجود ہے تو پھر وہ معنیِ فعل اس کے اندر عامل ہوگا بواسطۂ واو کے بھئی۔
جی، آگے دیکھیے بھئی! کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ أَيْ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ فَيَعُمُّ الْفِعْلَ وَاسْمَيِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ وَالصِّفَةَ الْمُشَبَّهَةَ وَغَيْرَهَا لَفْظًا، وَجَازَ أَيْ لَمْ يَجِبِ الْعَطْفُ وَلَمْ يَمْتَنِعْ فَلَا يَنْتَقِضُ بِمِثْلِ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا لِوُجُوبِ الْعَطْفِ فِيهِ، فَالْوَجْهَانِ أَيِ الْعَطْفُ وَالنَّصْبُ عَلَى الْمَفْعُولِيَّةِ جَائِزَانِ۔
جی پہلے متن متن دیکھیے: فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا وَجَازَ الْعَطْفُ فَالْوَجْهَانِ۔ بھئی اب آپ کو جگہیں بتائیں گے کہ کہاں پر مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا جائز ہے اور کہاں پر جائز نہیں۔ مَفْعُولٌ مَعَهُ کس کے بعد آتا ہے؟ واو کے بعد، اور واو کے بعد معطوف بھی آتا ہے، تو کہاں پر واو کے مابعد کو معطوف بنائیں گے اور کہاں پر اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنائیں گے اب وہ تفصیل بیان کرنے لگے ہیں۔ یاد رکھو بھئی، یاد رکھو کہ فعل یا تو لفظوں میں موجود ہوگا یا لفظوں میں موجود نہیں ہوگا۔ کبھی فعل لفظوں میں ہوگا: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرًا، دیکھو یہاں جَاءَ فعل لفظوں میں موجود ہے۔ اور کبھی فعل لفظوں میں نہیں ہوگا معنی کے اعتبار سے ہوگا جیسے: مَا لَكَ وَزَيْدًا، یہاں مَا لَكَ وَزَيْدًا کوئی فعل یہاں لفظوں میں موجود نہیں لیکن معنی کے اعتبار سے فعل موجود ہے أَيْ مَا تَصْنَعُ کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ تو کبھی فعل لفظوں میں ہوگا اور کبھی معنی کے اعتبار سے فعل ہوگا۔ تو جب فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو تو پھر دونوں وجہیں جائز ہیں۔ جب فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو تو وہاں دونوں وجہیں پڑھنا جائز ہیں۔ جیسے دیکھو: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو، جَاءَ فعل لفظوں میں موجود ہے، اور زَيْدٌ وَعَمْرٌو تو آپ عطف بھی کر سکتے ہیں، آپ نے عَمْرٌو کا عطف کیا زَيْدٌ پر۔ اور آپ چاہیں تو مَفْعُولٌ مَعَهُ بھی بنا سکتے ہیں: جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا بھی پڑھ سکتے ہیں۔ توجہ ہے؟ کیا بات ہوئی؟ جب فعل لفظوں میں موجود ہو اور عطف جائز ہو تو پھر دونوں وجہیں جائز ہیں، مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا بھی جائز اور عطف کرنا بھی جائز ہے؛ جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو پڑھنا بھی جائز اور وَعَمْرًا پڑھنا بھی جائز ہے بھئی۔
اور اگر فعل لفظوں میں تو ہے لیکن عطف جائز نہیں ہے تو پھر نصب ہی پڑھیں گے یعنی مَفْعُولٌ مَعَهُ ہی بنائیں گے، جیسے: جِئْتُ وَزَيْدًا۔ جِئْتُ وَزَيْدًا۔ اب جِئْتُ یہ تا ضمیر ہے ماقبل میں، اور آگے واو کے بعد لفظِ زید ہے اور آپ اس زید کا عطف کرنا چاہتے ہیں تا ضمیر پر جو کہ مرفوع متصل ہے، اور ضمیرِ مرفوع متصل پر تو بغیر تاکید کے یا بغیر فصل کے عطف جائز نہیں، تو پھر اس صورت میں نصب ہی پڑھیں گے: جِئْتُ وَزَيْدًا پڑھیں گے، یہاں جِئْتُ وَزَيْدٌ نہیں پڑھ سکتے۔ اور میں نے یہ بھی بتلایا کہ یہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے، جمہور کہتے ہیں جِئْتُ وَزَيْدٌ بھی آپ پڑھ سکتے ہیں البتہ یہ پسندیدہ نہیں ہے، پسندیدہ یہ ہے جب آپ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کریں تو یا تو فصل ہونا چاہیے یا تاکید اس کی ہونی چاہیے بھئی۔
تو کیا بات ہوئی؟ اگر فعل لفظوں میں ہو تو عطف جائز ہوگا یا جائز نہیں؛ اگر عطف جائز ہے تو دونوں وجہیں پڑھنا جائز ہیں رفع بھی اور نصب بھی، اور اگر فعل لفظوں میں تو ہے لیکن عطف جائز نہیں تو پھر وہاں نصب ہی پڑھیں گے۔ دوسری صورت: اگر فعل لفظوں میں نہیں ہے بلکہ معنی کے اعتبار سے موجود ہے، معنی کے اعتبار سے، تو پھر وہاں بھی یہی دو صورتیں: یا عطف جائز ہوگا یا عطف جائز نہیں۔ اگر عطف جائز ہے تو پھر وہاں پر عطف ہی کریں گے، وہاں پر عطف ہی کریں گے، جیسے: مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو۔ مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، مجھے بتائیے کیا یہاں لفظوں میں کوئی فعل ہے؟ مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، لفظوں میں کوئی فعل نہیں۔ ہاں معلوم ہوا معنی کے اعتبار سے فعل ہے اس لیے کیونکہ معنی یہ ہے کہ مَا يَصْنَعُ وہ کیا کر رہے ہیں، زید اور عمر کیا کر رہے ہیں؟ تو معنی کے اعتبار سے فعل ہے۔ اب دیکھو فعل لفظوں میں موجود نہیں اور عطف جائز ہے: مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، یہ عمر کا عطف کس پر ہے؟ زید پر ہے، اور جائز ہے کہ نہیں جائز؟ جائز ہے کیونکہ ضمیر پر تو نہیں ہم عطف کر رہے، ہم تو اسمِ ظاہر پر عطف کر رہے ہیں۔ تو جب فعل لفظوں میں نہ ہو معنی کے اعتبار سے ہو اور عطف جائز ہو تو پھر عطف ہی کریں گے مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بنائیں گے۔ وجہ یہ کہ اگر آپ مَفْعُولٌ مَعَهُ بنائیں گے تو مَفْعُولٌ مَعَهُ کے اندر عامل کون ہوتا ہے؟ فعل یا معنیِ فعل، اور یہاں پر تو فعل لفظوں میں نہیں ہے تو پھر اس کے اندر جو عامل ہے وہ معنیِ فعل ہوا، کیا عامل ہوا؟ معنیِ فعل کیونکہ لفظوں میں تو فعل ہے نہیں، تو بلا ضرورت عاملِ معنوی کی طرف جانے کی کیا ضرورت ہے جب عاملِ لفظی موجود ہے، اس پر حمل کیا جا سکتا ہے، آپ عطف کر دیں تو معطوف کے اندر تو عاملِ لفظی موجود ہے، تو لہٰذا کس پر حمل ہو جائے گا؟ عاملِ لفظی پر حمل ہو جائے گا۔ توجہ ہے؟ دیکھو نا مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، اگر آپ اس کو پڑھیں گے مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرًا تو یہ مَفْعُولٌ مَعَهُ آپ نے بنا دیا، اور مَفْعُولٌ مَعَهُ بنائیں گے تو اس کے اندر عامل کس کو ماننا پڑے گا؟ فعل کو، اور فعل لفظوں میں ہے یا معنی کے اعتبار سے ہے؟ معنی کے اعتبار سے ہے، تو بلا وجہ آپ عاملِ معنوی کی طرف چلے گئے حالانکہ یہاں عاملِ لفظی کی طرف بھی آپ جا سکتے ہیں کس طرح؟ کہ عَمْرٍو کا عطف کر دیں زید پر، اور زید کو جر کیا چیز دے رہی ہے؟ لامِ جارہ وہ لفظوں کے اندر موجود ہے، تو جب عاملِ لفظی موجود ہے تو عاملِ معنوی کی طرف بلا ضرورت جانے کی حاجت نہیں ہے لہٰذا اس صورت میں عطف ہی کریں گے اور مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بنائیں گے۔
اور اگر فعل معنی کے اعتبار سے ہے لیکن عطف جائز نہیں، جب عطف جائز نہیں پھر تو اور کوئی صورت ہی نہیں ہے، پھر عاملِ معنوی کی طرف ہی جانا پڑے گا تو پھر اس پر نصب ہی پڑھیں گے، جیسے: مَا لَكَ وَزَيْدًا۔ مَا لَكَ وَزَيْدًا۔ دیکھو اب یہاں پر لفظوں میں کوئی فعل موجود نہیں، ہاں معنی کے اعتبار سے ہے کہ مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا آپ اور زید کیا کر رہے ہیں۔ اور نیز مَا لَكَ وَزَيْدًا، میں زید کا عطف کرنا چاہتا ہوں لَكَ کی کاف ضمیر پر، ضمیرِ مجرور متصل پر، اور ضمیرِ مجرور متصل پر تو عطف بغیر اعادۂ جار کے جائز نہیں، اور کاف کو جر کون دے رہا ہے؟ لام، اور وہ لام تو زید پر موجود نہیں ہے، لہٰذا معلوم ہوا زید کا عطف کاف ضمیر پر نہیں کر سکتے۔ جب فعل لفظوں میں بھی موجود نہیں اور عطف بھی جائز نہیں ہے تو پھر اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ ہی بنائیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
دیکھیے ذرا متن متن۔ کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا وَجَازَ الْعَطْفُ، اگر فعل جو ہے وہ لفظوں کے اعتبار سے ہو اور عطف جائز ہو، فَالْوَجْهَانِ تو پھر دو وجہیں ہیں، توجہ ہے، جب فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو تو دو وجہیں ہیں: نَحْوُ جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ وَزَيْدًا۔ جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، توجہ ہے؟ یہ زَيْدٌ کا عطف کس پر ہے؟ جِئْتُ کی تا پر ہے اور اس کے بعد تاکید بھی اس کی آ رہی ہے، لہٰذا اس تا پر عطف جائز ہے، ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف جائز ہے جب اس کی تاکید لائی جائے یا فصل۔ تو یہاں پر دیکھو جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، اس کے اندر یہ فعل لفظوں میں بھی موجود ہے اور نیز عطف بھی جائز ہے، تو دونوں طرح آپ پڑھ سکتے ہیں: جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، یہ رفع پڑھا کس وجہ سے؟ عطف کی وجہ سے۔ اور جِئْتُ أَنَا وَزَيْدًا، منصوب بھی پڑھ سکتے ہیں کس وجہ سے؟ مَفْعُولٌ مَعَهُ ہونے کی وجہ سے۔ تو کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا وَجَازَ الْعَطْفُ، اگر فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو تو پھر دو وجہیں ہیں نَحْوُ جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ وَزَيْدًا۔ وَإِلَّا، اور اگر ایسا نہ ہو، وَإِلَّا میں نے آپ کو بتلایا تھا إِلَّا سے پہلے واو آ جائے تو پھر یہ إِلَّا حرفِ استثناء کے لیے نہیں ہے بلکہ إِنْ اور لَا سے مرکب ہے: وَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَذٰلِكَ، اور اگر ایسا نہ ہو یعنی عطف جائز نہ ہو، تَعَيَّنَ النَّصْبُ، پھر نصب متعین ہے، مِثْلُ جِئْتُ وَزَيْدًا۔ جِئْتُ وَزَيْدًا دیکھو فعل لفظوں میں ہے لیکن عطف جائز نہیں۔ کیوں نہیں جائز؟ ہاں کیونکہ جِئْتُ کے بعد اس کی تاکید نہیں آ رہی یا کوئی فصل نہیں آ رہا تو عطف جائز نہیں، تو اس صورت میں نصب ہی پڑھیں گے، تو اس وَزَيْدًا کو مَفْعُولٌ مَعَهُ ہی بنانا پڑے گا، اور فعل لفظوں میں موجود ہے وہ اس کے اندر عامل بن جائے گا۔ اور میں نے بتایا جمہور کے نزدیک عطف بھی یہاں جائز ہے البتہ وہ پسندیدہ نہیں ہے بھئی۔
آگے دیکھیے متن۔ کہتے ہیں: وَإِنْ كَانَ مَعْنًى، اور اگر فعل معنی کے اعتبار سے ہو، وَجَازَ الْعَطْفُ اور عطف جائز ہو، تَعَيَّنَ الْعَطْفُ تو پھر عطف ہی متعین ہے؛ جب فعل معنی کے اعتبار سے ہو اور عطف جائز ہو تو پھر عطف ہی متعین ہے اس لیے کیونکہ اگر آپ اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنائیں گے تو پھر تو آپ عاملِ معنوی کی طرف چلے گئے، اور جب عاملِ لفظی موجود ہے عطف کی صورت میں تو عاملِ معنوی کی طرف جانے کی کوئی حاجت نہیں، لہٰذا: مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، دیکھو یہاں پر عطف ہی کریں گے عمر کا زید پر، وَعَمْرًا یہاں نہیں پڑھ سکتے ورنہ تو عاملِ معنوی ماننا پڑے گا۔ عبارت سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو کہتے ہیں: وَإِنْ كَانَ مَعْنًى اور اگر فعل معنی کے اعتبار سے ہو وَجَازَ الْعَطْفُ اور عطف جائز ہو تَعَيَّنَ الْعَطْفُ تو عطف متعین ہوگا، نَحْوُ مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، عمر اور زید کو کیا ہوا یعنی وہ کیا کر رہے ہیں؟ وَإِلَّا، اور اگر ایسا نہ ہو یعنی عطف جائز نہ ہو، تَعَيَّنَ النَّصْبُ، تو پھر نصب متعین ہے کیونکہ اب اور کوئی صورت ہی نہیں ہے، نَحْوُ مَا لَكَ وَزَيْدًا، یہاں زید کا عطف کاف ضمیر پر نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ مجرور متصل ہے، اسی طرح وَمَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا، یہاں بھی عمر کا عطف کاف ضمیر پر نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ مجرور متصل ہے بھئی۔ کہتے ہیں: لِأَنَّ الْمَعْنَى مَا تَصْنَعُ، اس لیے کیونکہ معنی جو ہے مَا تَصْنَعُ ہے، ان سب کے اندر مَا تَصْنَعُ یا اس جیسا معنی ہے۔ مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو اس کا کیا معنی؟ مَا يَصْنَعُ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، زید اور عمر کیا کر رہے ہیں؟ اور مَا لَكَ وَزَيْدًا اس کا کیا معنی؟ مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا، آپ زید کی معیت میں کیا کر رہے ہیں؟ اور آگے وَمَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا یہ کس معنی میں ہے؟ یہ بھی اسی معنی میں ہے: مَا تَصْنَعُ وَعَمْرًا، آپ عمر کی معیت میں کیا کر رہے ہیں؟ یہ معنی ہے لِأَنَّ الْمَعْنَى مَا تَصْنَعُ اس لیے کیونکہ معنی کیا ہے؟ مَا تَصْنَعُ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
جی، اب آئیے اس سارے کو شرح کے ساتھ دیکھیں۔ کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ۔ بھئی كَانَ کے بعد صاحبِ جامی نے وُجِدَ کا لفظ نکالا، یہ میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں کہ كَانَ کے بعد وُجِدَ یا يُوجَدُ لایا جائے تو یہ بتلایا جاتا ہے کہ یہ كَانَ تامہ ہے، یہ كَانَ تامہ ہے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ كَانَ کبھی ناقصہ ہوتا ہے اور کبھی تامہ۔ دیکھو باقی افعال میں فاعل کے ساتھ بات پوری ہو جاتی ہے مفعول کو آپ ذکر کریں یا نہ کریں؛ مثلاً میں کہتا ہوں ضَرَبْتُ میں نے پٹائی کی، دیکھو آپ کو ایک بات پتہ چل گئی کہ میں نے پٹائی کی ہے، ہاں مفعول کا آپ کو پتہ نہیں چلا کوئی حرج نہیں میں بتانا ہی نہیں چاہتا تھا، میں آپ سے چھپانا چاہتا تھا یا ہو سکتا ہے مفعول کا آپ کو پہلے سے پتہ ہو، آپ کو اتنا پتہ ہے زید کی پٹائی ہوئی ہے لیکن کس نے کی ہے یہ پتہ نہیں تھا وہ میں نے آپ کو بتا دیا ضَرَبْتُ میں نے پٹائی کی ہے۔ تو فعل جو ہوتا ہے وہاں فاعل کے ساتھ مل کر بات پوری ہو جاتی ہے مفعول کو آپ ذکر کریں یا نہ کریں بھئی۔ جبکہ افعالِ ناقصہ میں ایسا نہیں ہے، افعالِ ناقصہ وہ اسم کے ساتھ ساتھ خبر بھی چاہتے ہیں، اسم کے ساتھ ساتھ خبر بھی چاہتے ہیں: كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا، زید کھڑا تھا۔ اب یہاں صرف یوں کہو كَانَ زَيْدٌ، زید تھا، آگے صفت ذکر ہی نہیں ہے، خبر ذکر ہی نہیں ہے کہ کس حال پر تھا بھئی، تو اس میں خبر کی بھی ضرورت پڑتی ہے تو اس لیے یہ جو افعالِ ناقصہ ہیں ان کو افعالِ ناقصہ
کہتے ہیں کہ ان میں کمی ہے۔ کیا کمی ہے؟ عام افعال وہاں پر صرف وہ جس کو رفع دیتے ہیں یعنی فاعل اس کے ساتھ بات پوری ہو جاتی ہے، جبکہ كَانَ میں ایسا نہیں ہے؛ كَانَ کے اندر ان کا اسم آ جائے اور اسم کیا ہوتا ہے؟ كَانَ کا اسم مرفوع ہوتا ہے یعنی فاعل کی طرح ہی ہوتا ہے، حتیٰ کہ صاحبِ کافیہ تو كَانَ کے اسم کو كَانَ کا فاعل کہتے ہیں! کیا کہتے ہیں؟ دیکھو فاعل ہوتا ہے مرفوع اور مفعول بہ ہوتا ہے منصوب، تو كَانَ زَيْدٌ قَائِمًا، یہ زَيْدٌ کیا ہے؟ كَانَ کا اسم، یہ مرفوع ہے؛ تو صاحبِ کافیہ اس کو كَانَ کا فاعل کہتے ہیں كَانَ کا اسم نہیں کہتے۔ تو معلوم ہوا اس کا اسم فاعل کے درجے میں ہے، اور فاعل جب آ جائے تو بات پوری ہو جاتی ہے لیکن افعالِ ناقصہ میں بات پوری نہیں ہوتی، آگے خبر بھی لانا پڑتی ہے؛ اسی لیے ان کو افعالِ ناقصہ کہتے ہیں یعنی ان میں کمی ہے، ان میں صرف فاعل کے ساتھ مل کر بات پوری نہیں ہوتی۔ البتہ کبھی کبھار كَانَ تامہ بھی آ جاتا ہے، وہاں صرف فاعل پر بات پوری ہو جاتی ہے اور وہ كَانَ بمعنی ثَبَتَ کے ہوتا ہے، کس معنی میں؟ ثَبَتَ: كَانَ الشَّيْءُ أَيْ ثَبَتَ الشَّيْءُ وہ چیز ثابت ہوئی یعنی وہ چیز ہے۔ وہ چیز ہے، یہاں کسی خبر کی ضرورت نہیں بس وہ ایک چیز کے ثبوت کے بارے میں آپ بتلانا چاہتے ہیں اس کی کوئی صفت لانا نہیں چاہتے۔ یا جیسے كَانَ الْمَطَرُ أَيْ ثَبَتَ الْمَطَرُ بارش ہوئی۔ تو كَانَ کبھی ناقصہ آتا ہے اور کبھی تامہ؛ جب تامہ ہوگا تو صرف فاعل پر بات پوری ہو جائے گی وہاں خبر لانے کی کوئی حاجت نہیں۔ تو جب كَانَ کی تفسیر وُجِدَ یا يُوجَدُ کے ساتھ کی جائے تو یہ بتلانا مقصد ہوتا ہے کہ یہ كَانَ تامہ ہے، اس کے لیے صرف فاعل چاہیے آگے کسی خبر کی ضرورت نہیں۔
تو کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ، فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ، جی ترجمہ کیجیے۔ كَانَ، وُجِدَ سے کیا پتہ چلا؟ تامہ ہے كَانَ۔ تو كَانَ تامہ کس معنی میں ہوتا ہے؟ ثَبَتَ اور حَصَلَ: أَيْ فَإِنْ ثَبَتَ الْفِعْلُ، فَإِنْ حَصَلَ الْفِعْلُ، معنی سمجھ میں آ گیا یعنی فعل پایا جائے۔ کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ۔ یاد رکھو، یاد رکھو آگے ایک اور كَانَ بھی آ رہا ہے چار پانچ سطروں کے بعد متن متن دیکھیے: وَإِنْ كَانَ مَعْنًى۔ وَإِنْ كَانَ مَعْنًى، دیکھو یہاں پھر كَانَ آیا، اور یہاں صاحبِ جامی کیا تفسیر کر رہے ہیں ذرا غور سے دیکھو: وَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ مَعْنًى۔ وہ جو پیچھے عبارت آئی تھی ذرا اس کو دیکھیں: وہاں تھا فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا، اور اب آگے ہے وَإِنْ كَانَ مَعْنًى۔ تو وہاں پر صاحبِ کافیہ نے كَانَ کے بعد الْفِعْلُ نکالا، بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ كَانَ ناقصہ ہے۔ یہ كَانَ ناقصہ ہے: وَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ مَعْنًى، اور یہ مَعْنًى كَانَ کی خبر ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ اور یہاں پر کیا کہا: فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا، عبارت پر نظر بھی ہے یا نہیں عبارت؟ فَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ لَفْظًا، یہاں بھی یوں کر سکتے ہیں: یہ كَانَ کو اگر آپ ناقصہ بنا دیں اور الْفِعْلُ کو كَانَ کا اسم بنا دیں اور لَفْظًا کو كَانَ کی خبر بنا دیں؛ اور آگے بھی اسی طرح کی عبارت ہے وَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ مَعْنًى، وہاں پر بھی كَانَ کا اسم کس کو بنا دیا؟ الْفِعْلَ کو اور مَعْنًى کو کیا بنایا؟ كَانَ کی خبر۔ تو ایک جگہ ایک ترکیب کی صاحبِ جامی نے، كَانَ کو تامہ بنایا، اور پھر آگے ویسا ہی ایک اور كَانَ آیا تو اس کو ناقصہ بنایا؛ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں جگہ دونوں ترکیبیں ہو سکتی ہیں: آپ چاہیں تو دونوں جگہ كَانَ کو تامہ بنا دیں اور آپ چاہیں تو دونوں جگہ كَانَ کو ناقصہ بنا دیں۔
تو کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ، اگر فعل پایا جائے، أَيْ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ، فعل کی تفسیر کر رہے ہیں أَيْ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ فعل سے یہاں فعل ہی نہیں مراد بلکہ فعل ہو یا شبہِ فعل ہو، یعنی جس میں بھی حَدَث والا معنی یعنی مصدر والا معنی پایا جائے۔ آپ جانتے ہیں کہ اسمِ فاعل وہ بھی فعل جیسا عمل کرتا ہے، اسمِ مفعول وہ بھی فعل جیسا عمل کرتا ہے، صفتِ مشبہ وغیرہ یہ بھی فعل جیسا عمل کرتے ہیں، تو یہ شبہِ فعل ہیں۔ یہ کیا ہیں؟ شبہِ فعل۔ تو بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ ہمیشہ فعل ہونا ضروری نہیں ہے، فعل بھی ہو سکتا ہے اور شبہِ فعل بھی ہو سکتا ہے، لیکن صاحبِ کافیہ تو صرف فعل کا لفظ ذکر کر رہے ہیں، تو بتلایا کہ فعل سے مراد ہے وہ چیز جو حَدَث پر یعنی مصدر پر دلالت کرے، وہ چیز جو حَدَث پر دلالت کرے یعنی جس کے اندر مصدر پایا جائے، اور آپ جانتے ہیں مصدر فعل میں بھی ہوتا ہے، اسمِ فاعل میں بھی ہوتا ہے، اسمِ مفعول میں بھی ہوتا ہے، صفتِ مشبہ وغیرہ سب کے اندر وہی معنی ہوتا ہے۔ تو کہتے ہیں: فَإِنْ كَانَ أَيْ وُجِدَ الْفِعْلُ أَيْ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ، اگر فعل یعنی وہ چیز جو حَدَث پر دلالت کر رہی ہے وہ پائی جائے، فعل کا معنی ہم نے کیا کر دیا؟ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ کے ساتھ، فَيَعُمُّ الْفِعْلَ وَاسْمَيِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ وَالصِّفَةَ الْمُشَبَّهَةَ وَغَيْرَهَا، تو یہ عام ہوا یعنی شامل ہوا فعل کو بھی، اسمِ فاعل اور اسمِ مفعول کو بھی، اور صفتِ مشبہ کو بھی اور ان کے علاوہ کو بھی۔ جب ہم نے فعل کی تفسیر کس کے ساتھ کر دی؟ مَا يَدُلُّ عَلَى الْحَدَثِ کے ساتھ کر دی۔ معنی سمجھ میں آ رہا ہے؟ تو کہتے ہیں: فَيَعُمُّ الْفِعْلَ وَاسْمَيِ الْفَاعِلِ وَالْمَفْعُولِ وَالصِّفَةَ الْمُشَبَّهَةَ وَغَيْرَهَا، تو یہ عام ہو گیا فعل کو بھی، اسمِ فاعل اور اسمِ مفعول کو بھی، اور صفتِ مشبہ کو بھی اور ان کے علاوہ کو بھی؛ لَفْظًا فعل پایا جائے لفظوں کے اعتبار سے، وَجَازَ أَيْ لَمْ يَجِبِ الْعَطْفُ وَلَمْ يَمْتَنِعْ۔
جَازَ کے آگے تفسیر کر رہے ہیں صاحبِ جامی: أَيْ لَمْ يَجِبِ الْعَطْفُ وَلَمْ يَمْتَنِعْ۔ یعنی عطف واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو، یہ کس کی تفسیر کر رہے ہیں؟ جَازَ کی، جَازَ کی۔ توجہ ہے؟ بھئی دراصل یہاں اشکال ہوتا ہے، اشکال یہ کہ یہ اسی سطر میں آگے مثال آ رہی ہے: ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا۔ اس مثال، یہ مثال میں نے بھی آپ کو لکھوائی تھی اور میں نے بتلایا تھا کہ اس مثال کے اندر یہ جو وَعَمْرًا آ رہا ہے اس کو معطوف ہی بنا سکتے ہیں اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بنا سکتے۔ کیونکہ سننے والے کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ آپ نے مَفْعُولٌ مَعَهُ بنایا ہے کیونکہ عطف کی صورت میں بھی نصب آتا ہے اور مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانے کی صورت میں بھی یہاں نصب آتا ہے، تو معلوم ہوا اس مثال کے اندر عطف واجب ہے۔ تو اس مثال کے ذریعے اعتراض ہوتا ہے صاحبِ کافیہ کے ضابطے پر۔ ادھر دیکھیے، صاحبِ کافیہ کیا ضابطہ بیان کر رہے ہیں؟ اگر فعل لفظوں میں ہو اور عطف بھی جائز ہو، فَالْوَجْهَانِ تو کتنی وجہیں پڑھنا جائز؟ دو؛ رفع پڑھنا بھی جائز اور نصب پڑھنا بھی جائز ہے یعنی یوں کہو وہاں مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا بھی جائز اور معطوف بنانا بھی جائز ہے۔ لیکن یہ ٹوٹ جاتا ہے ضابطہ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا جیسی مثالوں کے ذریعے۔ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا یہاں فعل لفظوں میں موجود ہے اور عطف بھی جائز ہے؛ فعل لفظوں میں بھی ہے اور عطف بھی جائز ہے، تو صاحبِ کافیہ تو کیا فرما رہے ہیں؟ فَالْوَجْهَانِ وہاں دو وجہیں پڑھنا جائز ہیں، معطوف بنانا بھی اور مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانا بھی، حالانکہ اس مثال کے اندر عطف واجب ہے مَفْعُولٌ مَعَهُ بنا ہی نہیں سکتے! تو ضابطہ ٹوٹ گیا، آپ نے تو کہا تھا جہاں فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو وہاں دو وجہیں ہیں لیکن یہاں تو ایک ہی وجہ ہے، صرف معطوف بنا سکتے ہیں مَفْعُولٌ مَعَهُ نہیں بنا سکتے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟
تو صاحبِ جامی اب اس اشکال کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ فرماتے ہیں کہ یہ جو جَازَ آیا، عطف جائز ہو، عطف جائز ہو اس سے امکانِ خاص مراد ہے امکانِ عام مراد نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ امکانِ خاص اور امکانِ عام کی بحث میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں، اور لیکن یہ بہت پہلے گزری تھی آپ بھول چکے ہوں گے، یہ ذرا دوبارہ لکھیں بھئی۔ دوبارہ لکھیے پوری بحث لکھ لیجیے پھر آپ کو بات سمجھ میں آئے گی بھئی۔ لکھیے بھئی جلدی جلدی لکھیے:
امکان دو قسم پر ہے: ایک امکانِ عام اور ایک امکانِ خاص۔
نمبر 1، امکانِ عام، جی اس کی تعریف لکھیے: الْإِمْكَانُ الْعَامُّ هُوَ سَلْبُ الضَّرُورَةِ عَنِ الْجَانِبِ الْمُخَالِفِ۔ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ آسان ترجمہ ہے بھئی لکھنے کی نہیں ضرورت، دیکھو امکانِ عام وہ کہتے ہیں سَلْبُ الضَّرُورَةِ عَنِ الْجَانِبِ الْمُخَالِفِ جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی۔ توجہ ہے؟ جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی یعنی جانبِ مخالف ضروری نہیں، جانبِ مخالف ضروری نہیں۔ دیکھو دو جانبیں ہوتی ہیں: ایک میں ہوگا وجود ایک میں ہوگا عدم، دونوں ایک دوسرے کے مخالف ہیں؛ جب وجود ہے معلوم ہوا عدم نہیں ہے اور جب عدم ہے معلوم ہوا وجود نہیں۔ وجود کا معنی کیا؟ ایک چیز کا ہونا، اور عدم کا کیا معنی؟ نہ ہونا۔ مثلاً میں نے آپ سے کہا: ہو سکتا ہے زید آیا ہو۔ دیکھو میں آنے کو ذکر کر رہا ہوں یا نہ آنے کو؟ ہو سکتا ہے زید آیا ہو۔ آنے کو ذکر کر رہا ہوں، نفی کا لفظ یہاں کوئی نہیں ہے، ہو سکتا ہے زید آیا ہو، اور دیکھو ہو سکتا ہے، ممکن ہے اسی کو آپ ممکن کہتے ہیں: ممکن ہے زید آیا ہو، یہی امکان کی بات چل رہی ہے، اسی کو امکان کہہ لو، ممکن ہے کہہ لو یا ہو سکتا ہے کہہ لو، تو یہ امکان ہے بھئی۔ تو میں نے مثلاً کیا کہا؟ ہو سکتا ہے زید آیا ہو، تو اس میں آنا ذکر ہے، آنا ذکر؛ جانبِ مخالف کیا؟ نہ آنا یعنی عدم ہے، معلوم ہوا عدم ضروری نہیں، معلوم ہوا نہ آنا ضروری نہیں۔ اور کبھی نہ آنا ذکر ہوتا ہے: ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو۔ دیکھو اب یہ کس چیز کا امکان ذکر کیا جا رہا ہے؟ نہ آنے کا یعنی عدم کا امکان، توجہ ہے؟ تو عدم ذکر ہو رہا ہے تو عدم کی جانبِ مخالف کیا؟ وجود، عدم کی جانبِ مخالف کیا؟ میں نے کیا کہا؟ ہو سکتا ہے نہ آیا ہو، نفی لے آیا، تو یہ عدم ذکر ہو رہا ہے، نہ آنا ذکر ہو رہا ہے، اس کی جانبِ مخالف کیا؟ آنا یعنی آنے کا وجود اس میں ذکر ہوگا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو امکانِ عام کسے کہتے ہیں؟ جانبِ مخالف سے ضرورت کا سلب، جانبِ مخالف سے ضرورت کا سلب، یعنی اگر ہونے کا ذکر ہے تو اس کی جانبِ مخالف کیا؟ نہ ہونا یعنی عدم ضروری نہیں، اور اگر نہ ہونا ذکر ہو تو نہ ہونے کی جانبِ مخالف کیا؟ ہونا یعنی وجود ضروری نہیں ہے۔ اچھا چلیے ذرا لکھیے میں پھر تفصیل بیان کرتا ہوں۔
جی آگے لکھیے: الْإِمْكَانُ الْخَاصُّ۔ یہ اب امکانِ خاص کی تعریف آ گئی: الْإِمْكَانُ الْخَاصُّ هُوَ سَلْبُ الضَّرُورَةِ عَنِ الْجَانِبَيْنِ۔ لکھ لیا؟ الْإِمْكَانُ الْخَاصُّ هُوَ سَلْبُ الضَّرُورَةِ عَنِ الْجَانِبَيْنِ، امکانِ خاص وہ ضرورت کی نفی ہے دونوں جانب سے، یعنی ہونا بھی ضروری نہیں اور نہ ہونا بھی ضروری نہیں، سَلْبُ الضَّرُورَةِ ضرورت کی نفی ہے کہ ضروری نہیں ہے ہونا بھی ضروری نہیں اور نہ ہونا بھی ضروری نہیں، وجود بھی ضروری نہیں اور عدم بھی ضروری نہیں بھئی، اس کو امکانِ خاص کہتے ہیں بھئی۔
آگے لکھیے الگ سطر: امکانِ عام کی دو قسمیں ہیں: نمبر 1: امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود، اور اسے لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے
ہیں، لَا يَمْتَنِعُ، لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں۔ لکھ لیا؟ کیا لکھا؟ پہلی قسم امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود اور اسے لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں۔ دوسری قسم لکھیے، نمبر 2: امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم، اور اسے لَا يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں، اور اسے لَا يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں۔ لکھ لیا؟
جی، آگے لکھیے الگ سطر: قضیۂ موجبہ میں امکانِ عام ذکر ہو، امکانِ عام ذکر ہو، تو یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے، تو یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے۔ اور قضیۂ سالبہ میں امکانِ عام ذکر ہو، امکانِ عام ذکر ہو، تو یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم ہے، تو یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم ہے۔
آگے الگ سطر لکھیے: امکانِ خاص میں جانبین سے ضرورت کا سلب ہوتا ہے، جانبین سے ضرورت کا سلب ہوتا ہے، یعنی وجود اور عدم دونوں سے، یعنی وجود اور عدم دونوں سے۔ اور اسے لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، اور اسے لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں۔ یعنی امکانِ خاص مقیّد بجانبِ الوجود بھی ہوتا ہے اور مقیّد بجانبِ العدم بھی، اور مقیّد بجانبِ العدم بھی۔ یہاں تک لکھ لیا؟ اب اس کو تھوڑا سا سمجھ لو۔
بھئی دیکھیے، یہ امکانِ عام اور امکانِ خاص آپ پڑھتے رہتے ہیں کتابوں میں اور منطق کے اندر ذکر ہوتا ہے، بڑا مشکل ہے طلباء کو سمجھ میں ہی نہیں آتا بھئی، ان شاء اللہ اب آپ کو پوری طرح یہ بات سمجھ میں آ جائے گی کہ امکانِ عام کسے کہتے ہیں امکانِ خاص کسے کہتے ہیں۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ امکان دو قسم پر ہے، ایک امکانِ عام اور ایک امکانِ خاص۔ امکانِ عام کہتے ہیں: سَلْبُ الضَّرُورَةِ عَنِ الْجَانِبِ الْمُخَالِفِ، جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی یعنی جانبِ مخالف ضروری نہیں، جانبِ مخالف ضروری نہیں۔ مثلاً ایک قضیہ، قضیہ جانتے ہو؟ قضیہ وہ قول جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا کہا جا سکے یعنی جملۂ خبریہ۔ جملۂ خبریہ کو منطق میں کیا کہتے ہیں؟ قضیہ: زید عالم ہے، دیکھو اس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا کہا جا سکتا ہے۔ تو یہ دو قسم پر ہے یہ قضیہ: یا موجبہ ہوگا، زید عالم ہے؛ یا سالبہ ہوگا، زید عالم نہیں ہے۔ تو ایک میں ایجاب ہے، زید کے لیے عالم ہونے کا اثبات ہے، اور دوسرے میں زید سے عالم ہونے کی نفی؛ ایجاب ہو تو اس کو کہیں گے قضیۂ موجبہ، اور سلب ہو تو اس کو کہیں گے قضیۂ سالبہ کہیں گے بھئی۔ سلب کا معنی ہوتا ہے نفی، تو اس کے اندر نفی ہوتی ہے اس لیے اس کو سالبہ کہتے ہیں بھئی۔ تو جو بھی قضیہ ہو اس میں، جو قضیہ ہوگا اس میں یا ایجاب ذکر ہوگا یا سلب ذکر ہوگا، یعنی ایک چیز کا ہونا ذکر ہوگا یا نہ ہونا۔ اور اسی طرح یہ امکان ہے: ہو سکتا ہے، آپ بھی کلام میں عام استعمال کرتے ہیں کسی، کوئی ساتھی سے بات کرتے ہوئے آپ کہتے ہیں ہو سکتا ہے زید امتحان میں پاس ہو جائے یا ہو سکتا ہے وہ امتحان میں فیل ہو جائے یا ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو، تو ہو سکتا ہے یا ممکن ہے ایک ہی بات ہے، تو یہ آپ امکان کا لفظ بولتے رہتے ہیں اپنے کلام میں۔ اب اس کا کیا معنی ہوتا ہے اس کو سمجھ لیں۔ دیکھو یہ جو آپ ہو سکتا ہے کہتے ہیں آگے کلام مثبت ہوگا یا منفی ہوگا؟ ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، دیکھو اس میں نفی نہیں ہے، ایجاب ہے۔ اور ایک ہے ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو، اس میں نفی ہے۔ تو قضیۂ موجبہ کے اندر وجود کا ذکر ہوتا ہے ہونے کا: ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، دیکھو ہونا ہے، زید کا آنا ممکن ہے۔ اور ایک ہے ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو، اس میں نہ ہونا یعنی عدم ذکر ہو رہا ہے۔ تو قضیۂ موجبہ کے اندر، قضیۂ موجبہ میں وجود کا ذکر ہوتا ہے تو قضیۂ موجبہ کے اندر اگر امکانِ عام آ جائے تو وہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہوگا۔ وہ کیا ہوگا؟ بھئی قضیۂ موجبہ میں وجود، ایک چیز کا ہونا ذکر ہوتا ہے تو وہ اس میں امکانِ عام آئے تو وہ کون سا امکانِ عام ہوگا؟ مقیّد بجانبِ الوجود، اور قضیۂ سالبہ کے اندر اگر امکان آ جائے تو وہ کون سا ہوگا؟ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم، کیونکہ سالبہ میں عدم یعنی نفی ذکر ہوتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اب دیکھو وجود کی جانبِ مخالف ہے عدم، اور عدم کی جانبِ مخالف ہے وجود۔ تو اگر وجود ذکر ہے مثلاً میں نے کہا: ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، اس کی جانبِ مخالف کیا؟ عدم، عدم، نہ آنا۔ تو جانبِ مخالف ضروری نہیں کیا معنی؟ عدم ضروری نہیں، عدم ضروری نہیں۔ جب میں کہوں ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو معلوم ہوا عدم ضروری نہیں، اگر عدم ضروری ہوتا تو میں یہ کہہ ہی نہیں سکتا تھا کہ ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو۔ اگر عدم ضروری ہو تو پھر یہ نہیں کہہ سکتا میں کہ ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو۔ مثلاً فرض کرو زید جو ہے مکہ مکرمہ میں ہے اور ابھی آپ کی اس سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، آپ کو پکا پتہ ہے زید اس وقت کہاں ہے؟ مکہ مکرمہ میں ہے؛ تو اب آپ اپنے ساتھی کو یہ کہہ سکتے ہیں ہو سکتا ہے زید ابھی گھر آ گیا ہو، اس کا گھر مثلاً لاہور میں ہے؟ آپ کہہ سکتے ہیں اپنے ساتھی کو کہ ہو سکتا ہے زید ابھی گھر آ گیا ہو؟ اب آپ ہو سکتا ہے نہیں کہہ سکتے، کیوں؟ کیونکہ اس وقت اس کا نہ آنا ضروری ہے، وہ اس وقت آ ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ بہت دور ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو ہو سکتا ہے آپ تبھی کہتے ہیں جب عدم ضروری نہ ہو، جب عدم ضروری نہ ہو؛ اگر عدم ضروری ہوتا، زید کا نہ آنا ضروری ہوتا تو آپ کہہ سکتے تھے ہو سکتا ہے زید اپنے گھر ابھی آ گیا ہو؟ یا دوسری مثال لے لو: مثلاً اونٹ ہے اور ایک ہے سوئی کا ناکہ بھئی، سوئی کا سوراخ جو ہے، اب اونٹ کتنا بڑا ہے، سوئی کا سوراخ کتنا چھوٹا سا ہے، اب یہ اونٹ اس سوئی کے ناکے میں سے نہیں گزر سکتا؛ تو معلوم ہوا اونٹ کا سوئی کے ناکے سے نہ گزرنا ضروری ہے، لازم ہے، توجہ ہے؟ تو اب کیا میں کہہ سکتا ہوں ہو سکتا ہے اونٹ سوئی کے ناکے سے گزر جائے؟ نہیں، کیونکہ جانبِ مخالف ضروری ہے، جانبِ مخالف کیا؟ عدم ضروری ہے؛ جب عدم ضروری ہے تو میں نہیں کہہ سکتا ہو سکتا ہے کہ وجود میں امکان لے آؤں میں۔ تو جب امکان ذکر کیا جائے تو اس کا مطلب ہے جانبِ مخالف ضروری نہیں ہے بھئی، حالانکہ یہاں پر تو نہ گزرنا ضروری ہے تو جانبِ مخالف ضروری ہے۔
تو قضیۂ موجبہ میں کیا ذکر ہوتا ہے؟ ایک چیز کا وجود یا یوں کہو ایک چیز کا ثبوت، اور قضیۂ سالبہ میں کیا ذکر ہوتا ہے؟ ایک چیز کا عدم ذکر ہوتا ہے، اور وجود اور عدم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، تو قضیۂ موجبہ کے اندر امکانِ عام آ جائے تو وہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہوگا، اور قضیۂ سالبہ کے اندر نفی ہوتی ہے تو وہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم ہوگا۔ اور امکانِ عام جب مقیّد بجانبِ الوجود ہو یعنی آپ کہیں ہو سکتا ہے ایسا ہو، تو جانبِ مخالف کیا؟ معلوم ہوا عدم ضروری نہیں جبھی آپ یہ کہہ رہے ہیں۔ اور جب قضیے کے اندر نفی ذکر ہو: ہو سکتا ہے ایسا نہ ہو، دیکھو نفی ذکر کر رہے ہیں، یہ آپ تبھی کہیں گے جب وجود ضروری نہیں ہوگا۔ جانبِ مخالف سے ضرورت کی نفی: تو میں نے کیا ذکر کیا؟ ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو۔ وجود ذکر کر رہا ہوں یا عدم ذکر کر رہا ہوں؟ عدم ذکر کر رہا ہوں، اور عدم کی جانبِ مخالف کیا؟ وجود، معلوم ہوا وجود ضروری نہیں، میں تبھی یہ کہوں گا جب وجود ضروری نہ ہو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اگر وجود ضروری ہے پھر میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو۔ تو یہ دو قسمیں ہوئیں امکانِ عام کی بھئی۔
تو یہ جو امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہوتا ہے اس کو لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، کس سے؟ لَا يَمْتَنِعُ سے یعنی ناممکن نہیں ہے۔ میں نے کہا ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، یہ میں کب کہوں گا؟ جب اس کا آنا ناممکن نہ ہو۔ ہو سکتا ہے دیکھو، ہو سکتا ہے کہہ دو یا ناممکن نہیں ہے کہہ دو ایک ہی بات ہے۔ اگر وہ مکہ میں بیٹھا ہے تو پھر میں نہیں کہہ سکتا کہ ابھی زید گھر آ جائے گا۔ بھئی اگر وہ مکہ میں بیٹھا ہے پھر اس وقت اس کا، گھر اس کا آنا ممکن نہیں یعنی عادتاً ممکن نہیں ہے، عادتاً ممکن نہیں ہے کہ وہ گھر ایک دم اس وقت وہ پہنچ جائے، ہاں بطورِ کرامت کے آ جائے وہ تو الگ بات ہے لیکن عادتاً یہ ممکن نہیں۔ تو جب میں نے کہا ہو سکتا ہے زید ابھی گھر آ گیا ہو کیا معنی؟ لَا يَمْتَنِعُ، یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے، ہو سکتا ہے آ گیا ہو، یہ کیا ہے امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود، اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، معلوم ہوا زید کا اس وقت گھر آنا ناممکن نہیں ہے، ممکن ہے؛ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود اس کو لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، اور امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم اس کو لَا يَجِبُ سے تعبیر کرتے ہیں یعنی بات ضروری نہیں ہے، ضروری نہیں ہے۔ مثلاً میں نے کیا کہا؟ ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو۔ ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو، نفی ہے اثبات ہے؟ نفی ہے، تو یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم ہوا اور اس کی جانبِ مخالف کیا؟ وجود، معلوم ہوا آنا ضروری نہیں، جانبِ مخالف یعنی وجود یعنی آنا ضروری نہیں ہے۔ تو اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَجِبُ سے، کس سے؟ لَا يَجِبُ سے۔
اچھا ہو سکتا ہے ابھی بھی بات پوری طرح واضح نہ ہوئی ہو، یوں کریں ذرا اپنی کاپی پر ایک نقشہ بنائیے بھئی جلدی کیجیے۔ چھوٹا سا ایک، چھوٹی سی ایک صورت ہم بنا لیتے ہیں: یوں کرو صفحے کے درمیان میں ایک نقطہ لگائیں درمیان میں بھئی، اس کے دونوں طرف، اس نقطے کے آس پاس کوئی دو دو انچ جگہ ہونی چاہیے بس ایسی جگہ نقطہ لگاؤ، درمیان میں نقطہ لگا دیں۔ اب اس نقطے سے کوئی ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی تین لکیریں کھینچیں بھئی، ایک پنکھا بنا دیں اس سے۔ ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی، ایک نقطہ لگایا اس نقطے سے دائیں، بائیں، نیچے یہ تین لکیریں کھینچ دیں بھئی، پنکھے جیسی صورت بنا لیں۔ اور زیادہ لمبی لکیریں نہ ہوں لیکن بہرحال ایک ڈیڑھ انچ کی ضرور ہوں کیونکہ ہم نے اس کے ساتھ لکھنا ہے تاکہ تحریر قریب قریب نہ آئے ایک دوسرے سے دور رہے۔ پنکھے کی صورت بنا لی؟ اچھا، یاد رکھو یہ جو چیزیں ہیں نا یہ تین قسم کی ہیں بنیادی طور پر: کچھ وہ جن کا وجود ممکن ہی نہیں ہے، اور کچھ وہ جن کا ہونا واجب ہے، اور کچھ وہ ہیں جن کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ تو اس ایک لکیر کے کنارے پر لکھ دیں واجب بھئی، کچھ چیزیں ہیں جن کا ہونا واجب ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات جو ہے وہ واجب الوجود ہے، اس کا ہونا ضروری ہے، اگر اللہ کی ذات نہ ہو تو پھر باقی چیزوں کا وجود ممکن ہی نہیں ہے بھئی۔ تو اللہ کی ذات واجب الوجود ہے، تو ایک کنارے پر کیا لکھا ایک لکیر کے؟ ایک لکیر کے کنارے پر کیا لکھا؟ واجب۔ دوسری طرف اوپر لکھ لیں ممتنع بھئی، ممتنع، کچھ چیزیں ہیں ان کا وجود ممتنع ہے وہ ہو ہی نہیں سکتیں، جیسے شریکِ باری تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کا شریک۔ اللہ کا شریک ممکن ہی نہیں ہے بھئی۔ یا دوسری مثال لے لو جیسے لا شے، لا وجود؛ لا شے کا وجود ہو ہی نہیں سکتا، لا شے ہو ہی نہیں سکتی بھئی کیونکہ جب بھی کوئی لا شے پائی گئی تو وہ تو لا شے نہ رہے گی وہ تو کیا بن جائے گی؟ شے بن جائے گی۔ اسی طرح لا وجود ممکن ہی نہیں ہے کہ پایا جائے کیونکہ لا وجود اگر پایا جائے گا وہ تو لا وجود نہ رہے گا بلکہ کیا بن جائے گا؟ وجود بن جائے گا۔ تو کچھ چیزیں ہیں واجب، ایک کنارے پر آپ نے کیا لکھا واجب، دوسرے خط کے کنارے پر کیا لکھا؟
ممتنع؛ کچھ چیزیں جو ہیں ممتنع ہیں یعنی وہ ہو ہی نہیں سکتیں۔ اور تیسری قسم ہے ممکن بھئی، تیسرے کنارے پر لکھ لیں ممکن، کچھ چیزیں ممکن ہیں۔ یعنی ان کا ہونا نہ ہونا برابر ہے، ہوں تب بھی ٹھیک نہ ہوں تب بھی ٹھیک؛ اور یہ جیسے تمام چیزیں آپ کائنات میں دیکھ رہے ہیں یہ سب ممکنات ہیں، ان کا نہ ہونا ضروری اور نہ، نہ ہونا ضروری۔ ہمیں اللہ نے پیدا فرمایا انسانوں کو، اگر اللہ انسانوں کو پیدا نہ فرماتے تو بھی کائنات کا نظام اللہ چلا سکتے تھے، کوئی اور مخلوق پیدا فرما دیتے۔ تو گویا بنیادی طور پر چیزیں کتنی قسم کی ہو گئیں؟ تین: واجب، ممتنع اور ممکن۔ ممکن کس کو کہتے ہیں؟ جس کا ہونا نہ ہونا برابر ہو، ہو تو بھی کوئی حرج نہیں نہ ہو تو بھی کوئی حرج نہیں۔
اچھا، اب اس پہ نظر رکھیں: یہ جو واجب ہے اس کو تعبیر کس سے کریں گے؟ يَجِبُ سے، تو واجب کے ساتھ لکھ لیں يَجِبُ۔ واجب کے ساتھ لکھ لیں چھوٹا سا يَجِبُ، دیکھا اس چیز کا ہونا واجب ہے، يَجِبُ فعل ہے بھئی۔ جب یہ يَجِبُ ہے تو باقی دو چیزیں کیا ہو گئیں؟ لَا يَجِبُ ہو گئیں بھئی، تو ممتنع کے پاس بھی لکھ لو لَا يَجِبُ، لَا يَجِبُ۔ اور ممکن کے نیچے بھی لکھ لو لَا يَجِبُ، ممکن کے نیچے بھی لکھ لو لَا يَجِبُ۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ واجب جو ہے وہ ہے يَجِبُ، جب وہ يَجِبُ ہے تو ظاہر سی بات ہے باقی دونوں چیزیں لَا يَجِبُ، ان کے ساتھ ہم نے لَا يَجِبُ لکھ لیا۔ اچھا ان میں سے ایک قسم ہے ممتنع۔ ممتنع کا کیا معنی؟ أَيْ يَمْتَنِعُ۔ لہٰذا ممتنع کے پاس لکھ لیں يَمْتَنِعُ۔ يَمْتَنِعُ لکھیں، اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ يَمْتَنِعُ سے۔ جب یہ يَمْتَنِعُ ہے تو باقی دونوں کیا ہو گئے؟ لَا يَمْتَنِعُ، تو باقی دونوں کے ساتھ لَا يَمْتَنِعُ لکھو بھئی۔ واجب کے پاس بھی لَا يَمْتَنِعُ لکھو اور ممکن کے پاس بھی لَا يَمْتَنِعُ لکھو۔ لکھ لیا؟
اب ذرا ممکن پہ نظر رکھیں: جو ممکن تھا اس کے پاس دونوں قیدیں آ گئیں: لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ۔ اس کا ہونا بھی ضروری نہیں اور نہ ہونا بھی ضروری نہیں، تو یہ امکانِ خاص ہے بھئی۔ یہ امکانِ خاص ہے دیکھو، اس کو میں نے لکھوایا تھا آپ کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ وہ جو ابھی میں نے لکھوایا ذرا اس پہ نظر رکھو وہ جو تعریفیں لکھوائیں: امکانِ خاص میں جانبین سے ضرورت کا سلب ہوتا ہے اور اسے لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں، دیکھو لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ آ گیا بھئی۔ اور امکانِ عام وہ کتنی قسم پر تھا؟ دو قسم پر: ایک کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ ذرا دیکھو وہ جو میں نے تعریف لکھوائی: ایک امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے، اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے۔ اب ذرا اس نقشے پہ نظر رکھو، لَا يَمْتَنِعُ میں کتنی چیزیں آ گئیں؟ دو آ گئیں، واجب بھی آ گیا اور ممکن بھی آ گیا۔ واجب بھی اور ممکن بھی دونوں لَا يَمْتَنِعُ ہیں بھئی۔ اور امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَجِبُ سے، اور لَا يَجِبُ میں کتنی چیزیں آئیں؟ لَا يَجِبُ میں بھی دو چیزیں آ گئیں: ممتنع بھی آ گیا لَا يَجِبُ میں اور ممکن بھی آ گیا، توجہ ہے؟ لَا يَجِبُ میں کیا کیا آیا؟ ممتنع اور ممکن، اور لَا يَمْتَنِعُ میں کتنی چیزیں آئی تھیں؟ دو چیزیں: واجب اور ممکن یہ دو چیزیں لَا يَمْتَنِعُ میں آئی تھیں۔
دیکھو اور مزید سمجھ لو، مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں ادھر دیکھیے، اب ذرا اس نقشے پہ بھی نظر رکھنا اور تعریف بھی سننا۔ میں کہتا ہوں: ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو۔ آنے کو ذکر کر رہا ہوں، وجود کو یا عدم کو؟ وجود کو، ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، میں نے نفی والا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا، تو یہ کیا ہے؟ وجود کا ذکر ہو رہا ہے تو یہ کون سا امکان ہوا؟ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود، اور اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے، کس سے؟ لَا يَمْتَنِعُ سے۔ میں نے کہا ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، اس کی جانبِ مخالف نکالو ذرا: عدم بھئی۔ اس میں کیا ذکر؟ وجود ذکر ہے، تو جانبِ مخالف کیا؟ عدم، معلوم ہوا عدم ضروری نہیں یعنی زید کا نہ آنا ضروری نہیں، اگر نہ آنا ضروری ہوتا تو میں یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو؛ تو نہ آنا ضروری نہیں۔ تو جب میں نے کہا ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو تو یہ امکانِ عام ہے مقیّد بجانبِ الوجود، اس کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَمْتَنِعُ سے، کس سے؟ لَا يَمْتَنِعُ یعنی ناممکن نہیں ہے اس کا آنا، اس کا آنا ناممکن نہیں ہے۔ تو لَا يَمْتَنِعُ سے تعبیر کرتے ہیں اور اس میں کتنی صورتیں آ گئیں؟ دو صورتیں: واجب ہو وہ بھی اس کے اندر آ گیا اور ممکنِ خاص وہ بھی اس کے اندر آ گیا۔ یہ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود ہے نا؟ جب مقیّد بجانبِ الوجود ہے معلوم ہوا جانبِ مخالف ضروری نہیں، اور جانبِ مخالف کیا ہے؟ عدم، معلوم ہوا عدم ضروری نہیں، بس صرف اتنا پتہ چلا۔ توجہ ہے؟ جب میں نے کہا ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو تو جانبِ مخالف کیا؟ عدم یعنی نہ آنا، یعنی معلوم ہوا عدم ضروری نہیں، نہ آنا ضروری نہیں۔ جب نہ آنا ضروری نہیں تو آنا چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں آ گئے اس کے اندر۔ یوں کہو اور مختصر لفظوں میں: ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، یہ امکانِ عام ہے مقیّد بجانبِ الوجود، وجود ممکن ہے یوں کہو، وجود ممکن ہے، معلوم ہوا عدم ضروری نہیں؛ جب عدم ضروری نہیں تو وجود چاہے ضروری ہو چاہے ضروری نہ ہو دونوں اس کے اندر آ گئے، جیسے اس نقشے میں تھا۔
ہاں نیچے ایک دو سطریں اور لکھ لیں پھر آپ کو شاید پھر پوری بات واضح ہو جائے آپ کے لیے۔ لکھیے بھئی: امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود میں جانبِ عدم سے ضرورت کی نفی ہوتی ہے، جانبِ عدم سے ضرورت کی نفی ہوتی ہے یعنی عدم ضروری نہیں، یعنی عدم ضروری نہیں؛ اور وجود خواہ ضروری ہو یا نہ ہو دونوں اس میں داخل ہیں، اور وجود خواہ ضروری ہو یا نہ ہو دونوں اس میں داخل ہیں۔ اب کچھ بات سمجھ میں آئی؟ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود میں کیا ذکر ہوتا ہے کہ عدم ضروری نہیں ہے باقی وجود چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں صورتیں آ گئیں اس میں۔ اسی طرح دوسرے کو، دوسرا بھی سمجھ لیں: امکانِ عام مقیّد بجانبِ العدم، عدم اس میں عدم ذکر ہوتا ہے، معلوم ہوا وجود ضروری نہیں، وجود ضروری نہیں ہے عدم چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں اس میں آ گئے، بات سمجھ میں آ گئی۔
تو یہ ہے امکانِ عام، بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ ہم عام کلام میں بھی استعمال کرتے رہتے ہیں، آپ بھی جیسے میں نے مثالیں ذکر کر دیں: آپ کہتے ہیں ہو سکتا ہے زید آ گیا ہو، آپ بھی کہتے ہیں ہو سکتا ہے زید نہ آیا ہو؛ یا کوئی شخص ایک بات ذکر کرتا ہے کہ میں زید کے پاس جا رہا ہوں مجھے کچھ قرض کی ضرورت ہے، آپ اس کو کہتے ہیں ہو سکتا ہے زید آپ کی مدد کر دے، یا کبھی آپ کہتے ہیں ہو سکتا ہے وہ آپ کی مدد نہ کرے۔ تو دیکھا، ہو سکتا ہے وہ آپ کی مدد کر دے معلوم ہوا یہ کون سا امکان ہے؟ امکانِ عام مقیّد بجانبِ الوجود، معلوم ہوا عدم ضروری نہیں، عدم ضروری نہیں، اور وجود وہ چاہے ضروری ہو یا نہ ہو دونوں اس میں داخل ہو گئے۔
اور پھر یہ امکانِ عام کو امکانِ عام کیوں کہتے ہیں اور امکانِ خاص کو امکانِ خاص کیوں کہتے ہیں؟ وجہ یہ کہ امکانِ عام میں ایک وقت میں ایک قید ہوتی ہے: یا صرف لَا يَمْتَنِعُ یا صرف لَا يَجِبُ، توجہ ہے؟ لَا يَجِبُ ہوگا یا صرف لَا يَمْتَنِعُ ہوگا۔ جبکہ امکانِ خاص میں دونوں قیدیں ہوتی ہیں جیسے اس نقشے میں آپ نے دیکھا ممکن کے نیچے کیا آ گیا تھا؟ لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ، یعنی اس کا وجود بھی ضروری نہیں ہوتا اور عدم بھی ضروری نہیں، تو اس میں دو قیدیں ہوتی ہیں۔ اور آپ بھی جانتے ہیں جتنی قیدیں بڑھتی جائیں چیز خاص ہوتی چلی جاتی ہے؛ مثلاً میں نے کہا مسلمان، تمام دنیا کے مسلمانوں پر یہ صادق آتا ہے، اب میں ایک قید بڑھاتا ہوں پاکستانی مسلمان، اب دیکھو باقی دنیا کے مسلمان اس سے خارج ہو گئے صرف کن پر صادق آئے گا؟ پاکستانی مسلمان۔ پھر میں ایک اور قید بڑھاتا ہوں پاکستانی لاہوری مسلمان، اب دیکھو پاکستان میں جو لاہور کے علاوہ مسلمان ہیں وہ بھی اس سے نکل گئے؛ دیکھا، تو جتنی قیدیں بڑھاتے جاؤ چیز میں تخصیص آتی جاتی ہے، اس کے افراد کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ تو امکانِ خاص کے اندر کتنی قیدیں؟ دو، تو لہٰذا اس کو کیا کہا؟ امکانِ خاص، اس میں قیدیں زیادہ۔ اور دوسرے امکانِ عام میں ایک وقت میں ایک قید ہوتی ہے اس لیے اس کو کیا کہا؟ امکانِ عام کہا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب آئیے کتاب پر بھئی۔ بات چلی تھی یہ جو آیا یہاں متن میں آیا: وَجَازَ الْعَطْفُ۔ جب فعل لفظوں میں ہو اور عطف جائز ہو فَالْوَجْهَانِ تو دو وجہیں ہیں اس کے اندر بھئی، یعنی آپ عطف بھی کر سکتے ہیں اور آپ مَفْعُولٌ مَعَهُ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس پر اشکال ہوتا ہے کہ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا، اس مثال کے اندر تو فعل لفظوں میں بھی ہے اور عطف بھی جائز ہے لیکن یہاں تو دو وجہیں نہیں جائز، یہاں تو ایک ہی وجہ ہے کہ عطف ہی کرنا پڑے گا۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو چونکہ صاحبِ کافیہ کی عبارت پر اشکال ہو رہا تھا اس لیے انہوں نے بتلایا کہ یہ جو جَازَ آیا اس سے، اس سے امکانِ عام مراد نہ لیں اس سے امکانِ خاص مراد لے لیں، سارا مسئلہ حل ہو گیا۔ دیکھو کتنا مشکل مقام تھا صاحبِ جامی نے اس کو بہترین انداز میں حل کر دیا۔ دیکھو اب ذرا سمجھو اس کو: وَجَازَ الْعَطْفُ۔
سوال: یہاں جَازَ آیا، یہاں جواز کی بات ہو رہی ہے اور صاحبِ جامی امکان کو لے آئے؟ یہاں کس کی بات ہو رہی ہے؟ یہاں آیا جَازَ الْعَطْفُ عطف جائز ہو، اور صاحبِ جامی کس کو لے آئے؟ امکان کو لے آئے، تو امکان یہاں کہاں سے آ گیا؟ تو یاد رکھو بھئی عطف جائز ہو کیا معنی؟ یعنی عطف ممکن ہو، عطف جائز ہو کا کیا معنی؟ عطف ممکن ہو، تو یہاں امکان ہی تو ذکر ہو رہا ہے اور تو کوئی چیز نہیں ذکر ہو رہی۔ اور امکان سے کون سا امکان مراد لیا؟ امکانِ خاص مراد لیا، اور امکانِ خاص کو کس سے تعبیر کرتے ہیں؟ لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ یعنی واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو۔ اب دیکھو: وَجَازَ أَيْ لَمْ يَجِبِ الْعَطْفُ وَلَمْ يَمْتَنِعْ، اور وہ عطف جائز ہو یعنی واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو۔ عطف واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو۔ اور ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس کے اندر تو عطف واجب ہے، اس کے اندر تو عطف واجب ہے تو دیکھو یہ اس کو لے کر آپ اعتراض ہی نہیں کر سکتے؛ ہم نے کیا کہا کہ امکان سے کون سا امکان مراد ہے؟ امکانِ خاص یعنی واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو، اور یہ تو واجب ہے عطف تو لہٰذا اس کو لے کر آپ اعتراض نہیں کر سکتے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں: وَجَازَ أَيْ لَمْ يَجِبِ الْعَطْفُ، یعنی عطف واجب بھی نہ ہو، وَلَمْ يَمْتَنِعْ اور ممتنع بھی نہ ہو، دیکھو لَمْ يَجِبْ یہ وہی لَا يَجِبُ آ گیا اور لَمْ يَمْتَنِعْ وہی لَا يَمْتَنِعُ آ گیا بھئی۔ تو کہتے ہیں: فَلَا يَنْتَقِضُ بِمِثْلِ ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا، تو ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا جیسی مثالوں کے ذریعے یہ ضابطہ، یہ بات ٹوٹتی نہیں ہے یعنی اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا، لِوُجُوبِ الْعَطْفِ فِيهِ اس وجہ سے کیونکہ اس کے اندر تو عطف واجب ہے اور ہم نے کیا کہا واجب بھی نہ ہو اور ممتنع بھی نہ ہو، اور اس کے اندر تو واجب ہے بھئی۔
فَالْوَجْهَانِ تو دو وجہیں جائز ہیں، أَيِ الْعَطْفُ وَالنَّصْبُ عَلَى الْمَفْعُولِيَّةِ جَائِزَانِ یعنی عطف اور دوسرا نصب مفعول ہونے کی بنا پر جَائِزَانِ یہ دونوں وجہیں جائز ہوں گی، نَحْوُ جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ۔ جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ یہ زید کا عطف کس پر ہے؟ جِئْتُ کی تا ضمیر پر یعنی مرفوع متصل پر، اور اس کی تاکید لائی گئی لہٰذا یہ عطف جائز ہے، تو فعل بھی لفظوں میں ہے اور عطف بھی جائز ہے۔ تو کہتے ہیں: نَحْوُ جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ بِالرَّفْعِ عَلَى الْعَطْفِ رفع کے ساتھ ہے یہ بنا بر عطف کے، جِئْتُ أَنَا وَزَيْدٌ یہ زَيْدٌ رفع کے ساتھ ہے عَلَى الْعَطْفِ بنا بر عطف کے، وَزَيْدًا بِالنَّصْبِ اور یہ زَيْدًا یعنی زَيْدًا کو نصب کے ساتھ بھی آپ پڑھ سکتے ہیں عَلَى الْمَفْعُولِيَّةِ بنا بر مفعول ہونے کے۔
وَإِلَّا أَيْ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ، اور اگر عطف جائز نہ ہو، بَلْ يَمْتَنِعُ بلکہ ممتنع ہو۔ یہاں صاحبِ جامی صرف يَمْتَنِعُ لائے، کیوں؟ بھئی وجہ یہ ادھر دیکھیے، پیچھے کہا تھا جَازَ الْعَطْفُ اس سے کیا مراد ہے؟ امکانِ خاص یعنی لَمْ يَجِبْ وَلَمْ يَمْتَنِعْ، توجہ ادھر دیکھو، لَمْ يَجِبْ اور لَمْ يَمْتَنِعْ
یعنی یوں کہو لَا يَجِبُ وَلَا يَمْتَنِعُ، اس کے ذرا جانبِ مخالف لے آؤ: اور اگر ایسا نہ ہو یعنی يَجِبُ اور يَمْتَنِعُ، تو دو چیزیں آ رہی تھیں، لیکن صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ نہیں یہ جو نفی کی جا رہی ہے یہ نفی وہ جو پیچھے امکانِ خاص ذکر ہوا تھا اسی کے مطابق یہاں اس کی نفی نہیں مراد، یہاں اس کی نفی نہیں مراد بلکہ یہاں صرف ممتنع مراد ہے۔ دیکھو پھر سنو، یہاں بتلانا یہ چاہتے ہیں صاحبِ جامی کہ ماقبل میں، ماقبل میں امکانِ خاص ذکر تھا، اور آگے آیا وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو تو اس سے بظاہر لگتا ہے کہ اسی امکانِ خاص کی نفی ہے۔ پیچھے کیا ذکر تھا؟ پیچھے امکانِ خاص تھا، اور اگر ایسا نہ ہو یعنی امکانِ خاص نہ ہو، اور امکانِ خاص کو کس سے تعبیر کرتے تھے؟ لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ سے، تو اس کی نفی کر دو ذرا دونوں کی: لَا يَجِبُ کی نفی کی تو کیا بن گیا؟ يَجِبُ، اور لَا يَمْتَنِعُ کی نفی کی تو کیا بن گیا؟ يَمْتَنِعُ۔ تو گویا وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو، بَلْ يَجِبُ وَيَمْتَنِعُ یہ آنا چاہیے نا؟ پیچھے امکانِ خاص ذکر تھا اس میں دو قیدیں تھیں لَا يَجِبُ اور لَا يَمْتَنِعُ، اور آپ إِلَّا کے ذریعے اس میں نفی کر رہے ہیں اگر ایسا نہ ہو، اور لَا يَجِبُ لَا يَمْتَنِعُ کی نفی کس طرح ہوگی؟ يَجِبُ وَيَمْتَنِعُ واجب ہو اور ممتنع ہو، تو دونوں چیزیں آ رہی تھیں۔ لیکن صاحبِ جامی نے بتلایا: وَإِلَّا أَيْ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ، اگر عطف جائز نہ ہو، پھر عطف جائز نہ ہونے میں کتنی صورتیں آ رہی تھیں کیونکہ پیچھے امکانِ خاص ذکر تھا، دو چیزیں کون کون سی؟ يَجِبُ اور يَمْتَنِعُ دونوں آ رہی تھیں، لیکن بتلایا یہاں دونوں مراد نہیں ہیں بَلْ يَمْتَنِعُ یہاں صرف کیا مراد ہے؟ يَمْتَنِعُ مراد ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بلکہ عطف ممتنع ہو، تَعَيَّنَ النَّصْبُ تو پھر نصب متعین ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔
اسی لیے کہا: وَإِلَّا أَيْ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ بَلْ يَمْتَنِعُ، اور اگر عطف جائز نہ ہو بلکہ ممتنع ہو، تو تَعَيَّنَ النَّصْبُ تو پھر نصب متعین ہے، مِثْلُ جِئْتُ وَزَيْدًا۔ یہ زَيْدًا کا عطف تا ضمیر پر کیوں نہیں ہو سکتا؟ کیونکہ مرفوع متصل پر عطف کے لیے صاحبِ کافیہ کے نزدیک تاکید ضروری ہے یا فصل ضروری ہے۔ لیکن جمہور کے نزدیک عطف ہو سکتا ہے البتہ پسندیدہ نہیں۔ تو کہتے ہیں: تَعَيَّنَ النَّصْبُ تو نصب متعین ہوگا مِثْلُ جِئْتُ وَزَيْدًا، فَإِنَّ الْعَطْفَ فِيهِ مُمْتَنِعٌ اس لیے کیونکہ اس کے اندر عطف ممتنع ہے، لِعَدَمِ الْفَاصِلَةِ اس لیے کیونکہ فاصلہ نہیں ہے یعنی فصل نہیں کیا گیا، لَا بِتَأْكِيدِ الْمُتَّصِلِ بِالْمُنْفَصِلِ وَلَا بِغَيْرِهِ نہ تو متصل کی تاکید منفصل کے ذریعے لاتے ہوئے اور نہ اس کے علاوہ کے لیے، یعنی تاکید کے ذریعے بھی فصل نہیں کیا گیا اور اس کے علاوہ کے لیے بھی فصل نہیں کیا گیا، تو یہاں عطف ممتنع ہے۔
وَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ مَعْنًى، اور اگر وہ فعل معنی کے اعتبار سے ہو، أَيْ أَمْرًا مَعْنَوِيًّا مُسْتَنْبَطًا مِنَ اللَّفْظِ، یعنی وہ فعل جو ہے وہ ایسی چیز ہے مَعْنَوِيًّا جو معنوی ہے معنی کے اعتبار سے ہے، مُسْتَنْبَطًا مِنَ اللَّفْظِ لفظوں سے مستنبط کیا ہوا ہے۔ استنباط کہتے ہیں کہ کلام میں غور کر کے نئی بات معلوم کرنا، جیسے قرآن و حدیث میں غور کر کے نئے نئے مسائل نکالے جاتے ہیں اس کو بھی استنباط کہتے ہیں۔ تو دیکھو جہاں فعل لفظوں میں نہ ہو جیسے مَا لَكَ وَزَيْدًا تو وہاں پر کلام کے اندر غور کر کے فعل کا استنباط کیا جاتا ہے کہ یہاں معنی کے اعتبار سے یہ والا فعل موجود ہے۔ تو کہتے ہیں: وَإِنْ كَانَ الْفِعْلُ مَعْنًى اور اگر فعل معنی کے اعتبار سے ہو، بھئی کیا معنی معنی کے اعتبار سے؟ کہتے ہیں: أَيْ أَمْرًا مَعْنَوِيًّا مُسْتَنْبَطًا مِنَ اللَّفْظِ یعنی وہ ایسا امرِ معنوی ہو جس کا استنباط کیا گیا ہو اس لفظ سے، وَجَازَ أَيْ لَمْ يَمْتَنِعِ الْعَطْفُ۔ بھئی متن میں آیا وَجَازَ الْعَطْفُ: فعل معنی کے اعتبار سے ہو اور عطف جائز ہو۔ پھر دوبارہ وہی عبارت آ گئی، پیچھے جو جَازَ الْعَطْفُ آیا تھا وہاں جَازَ سے کون سا امکان مراد لیا تھا؟ امکانِ خاص: لَمْ يَجِبْ وَلَمْ يَمْتَنِعْ کے ساتھ۔ اور یہاں کیا کہہ رہے ہیں؟ وَجَازَ أَيْ لَمْ يَمْتَنِعْ۔ یہاں کون سا امکان ہے؟ لَمْ يَمْتَنِعْ أَيْ لَا يَمْتَنِعُ۔ اور لَا يَمْتَنِعُ یہ کون سا امکان تھا؟ امکانِ عام اور وہ بھی کون سا؟ مقیّد بجانبِ الوجود؛ اور جَازَ الْعَطْفُ دیکھو یہاں پر بھی کوئی حرفِ نفی نہیں، حرفِ نفی نہیں تو یہاں پر جو ہے وہ امکانِ عام ہی مراد ہے، وہاں چونکہ اشکال ہوتا تھا اس لیے وہاں ہمیں امکانِ خاص مراد لینا پڑا۔ تو کہتے ہیں: وَجَازَ أَيْ لَمْ يَمْتَنِعِ الْعَطْفُ، اور جائز ہو یعنی ممتنع نہ ہو عطف، تَعَيَّنَ الْعَطْفُ تو پھر عطف متعین ہے، حَيْثُ لَا يُحْمَلُ عَلَى عَمَلِ الْعَامِلِ الْمَعْنَوِيِّ بِلَا حَاجَةٍ۔ بھئی جب فعل معنی میں ہو اور عطف جائز ہو تو تَعَيَّنَ الْعَطْفُ تو عطف متعین ہے حَيْثُ لَا يُحْمَلُ عَلَى عَمَلِ الْعَامِلِ الْمَعْنَوِيِّ بِلَا حَاجَةٍ، اس حیثیت سے کہ محمول نہیں کیا جائے گا کلام کو عَلَى عَمَلِ الْعَامِلِ الْمَعْنَوِيِّ عاملِ معنوی کے عمل پر بِلَا حَاجَةٍ بغیر کسی حاجت کے۔ بھئی عاملِ معنوی کی طرف تب جاتے ہیں جب کوئی حاجت پیش آ جائے، تو جب عطف جائز ہے تو عطف کر دو عاملِ معنوی کی طرف جا کر اس کو مَفْعُولٌ مَعَهُ بنانے کی کوئی حاجت نہیں ہے؛ حَيْثُ لَا يُحْمَلُ عَلَى عَمَلِ الْعَامِلِ الْمَعْنَوِيِّ اس حیثیت سے کہ محمول نہیں کیا جائے گا اس کو عاملِ معنوی کے عمل پر بِلَا حَاجَةٍ بغیر کسی حاجت کے، مَعَ جَوَازِ وَجْهٍ آخَرَ وَهُوَ الْعَطْفُ ساتھ جائز ہونے ایک اور وجہ کے بھی اور وہ عطف ہے۔ جب ایک اور وجہ بھی جائز ہے جو عطف ہے تو پھر عاملِ معنوی پر کلام کو محمول کرنے کی کوئی حاجت نہیں ہے، نَحْوُ مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو۔ یاد رکھو یہ مَا استفہامیہ یہ ہے مبتدا اور لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو یہ ہے اس کی خبر، اور جار مجرور کے لیے ہمیشہ متعلق چاہیے تو کلام یوں ہے: مَا ثَبَتَ لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو۔ تو دیکھو یہاں پر فعل لفظوں میں نہیں ہے صرف معنی کے اعتبار سے ہے اور عطف جائز ہے تو عطف ہی کیا جائے گا، نَحْوُ مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو۔
وَإِلَّا، اور اگر ایسا نہ ہو، أَيْ وَإِنْ لَمْ يَجُزِ الْعَطْفُ بَلِ امْتَنَعَ، یعنی عطف جائز نہ ہو بلکہ عطف ممتنع ہو، تَعَيَّنَ النَّصْبُ تو پھر نصب متعین ہے، حَيْثُ لَا وَجْهَ سِوَاهُ اس لیے کیونکہ عطف کے علاوہ اور کوئی صورت نہیں ہے، نَحْوُ مَا لَكَ وَزَيْدًا، آپ زید کی معیت میں کیا کر رہے ہیں یعنی آپ دونوں کیا کر رہے ہیں؟ وَمَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا۔ شان کا معنی حالت، آپ کی عمر کے ساتھ کیا حالت ہے یعنی آپ دونوں کیا کر رہے ہیں؟ معنی اس کا بھی وہی ہے جیسے پیچھے آیا تھا مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، زید اور عمر کو کیا ہوا یعنی وہ کیا کر رہے ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں: فَإِنَّهُ امْتَنَعَ الْعَطْفُ فِيهِمَا اس لیے کیونکہ ان دونوں کے اندر عطف ممتنع ہے، کس میں؟ مَا لَكَ وَزَيْدًا اس میں عطف کیوں ممتنع؟ کیونکہ ضمیرِ مجرور پر عطف بغیر اعادۂ جار کے جائز نہیں، اور مَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا اس میں کیوں عطف جائز نہیں؟ کیونکہ یہاں بھی کاف ضمیر مجرور متصل ہے۔ تو کہتے ہیں: فَإِنَّهُ امْتَنَعَ الْعَطْفُ فِيهِمَا اس لیے کیونکہ عطف ان دونوں کے اندر ممتنع ہے، لِأَنَّ الْعَطْفَ عَلَى الضَّمِيرِ الْمَجْرُورِ بِلَا إِعَادَةِ الْجَارِّ غَيْرُ جَائِزٍ اس لیے کیونکہ ضمیرِ مجرور پر عطف کرنا بغیر اعادۂ جار کے غَيْرُ جَائِزٍ یہ جائز نہیں۔ جار وہ چیز جو جر دینے والی ہے چاہے حرفِ جر ہو جیسے لَكَ کے اندر حرفِ جر ہے اور چاہے مضاف ہو جیسے شَأْنُكَ کے اندر مضاف ہے بھئی، شان مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ۔ تو کہتے ہیں: لِأَنَّ الْعَطْفَ عَلَى الضَّمِيرِ الْمَجْرُورِ بِلَا إِعَادَةِ الْجَارِّ غَيْرُ جَائِزٍ اس لیے کیونکہ ضمیرِ مجرور پر بغیر اعادۂ جار کے عطف جائز نہیں ہے، وَلَمْ يَجُزْ عَطْفُ عَمْرٍو عَلَى الشَّأْنِ إِذِ السُّؤَالُ۔ بھئی یہ ایک اعتراض کا جواب دے رہے ہیں، اعتراض یہ کہ مَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا آپ نے کہا عمر کا عطف کاف ضمیر پر نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ ضمیرِ مجرور متصل ہے، تو بھئی یوں کرو شان پر کر دو شان تو اسمِ ظاہر ہے تو اس پر تو عطف ہو سکتا ہے تو کلام یوں بن جائے گا: مَا شَأْنُكَ وَعَمْرٌو، کیونکہ شان مرفوع ہے تو عمر بھی کیا ہوگا؟ مرفوع ہوگا۔ تو کہتے ہیں نہیں، اگر ہم اس پر عطف کریں گے پھر تو معنی خراب ہو جائے گا۔ مَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا یہاں واو بمعنی مَعَ کے ہے، کلام کا کیا معنی؟ مَا شَأْنُكَ آپ کیا کر رہے ہو مَعَ عَمْرٍو عمر کے ساتھ یعنی عمر کی معیت میں؛ متکلم یہ پوچھ رہا ہے کہ اے مخاطب آپ عمر کے ساتھ یعنی عمر کی معیت میں کیا کر رہے ہو؟ آپ دونوں کیا کر رہے ہو؟ معلوم ہوا دونوں کی شان پوچھ رہا ہے، شان کا معنی حالت، دونوں کی حالت پوچھ رہا ہے۔ اور اگر آپ عمر کا عطف کر دیں شان پر، شان یہ معطوف علیہ ہے اور معطوف کا وہی حکم ہوتا ہے جو معطوف علیہ کا، تو یہاں شَأْنُكَ کی جگہ ذرا عمر کو لے آؤ: وَمَا عَمْرٌو۔ مَا شَأْنُكَ وَمَا عَمْرٌو، گویا سوال یوں بن گیا: اے مخاطب آپ کی کیا شان ہے آپ کیا کر رہے ہو وَمَا عَمْرٌو اور عمر کیا چیز ہے، عمر کون ہے؟ تو معلوم ہوا مخاطب کی تو شان پوچھی جا رہی ہے اس کی حالت پوچھی جا رہی ہے اور عمر کی ذات کے بارے میں سوال کیا جا رہا ہے، حالانکہ متکلم کا یہ ارادہ تو نہیں ہے وہ تو دونوں کی حالت کے بارے میں سوال کر رہا ہے۔ لہٰذا معلوم ہوا کہ عمر کا عطف شان پر بھی نہیں کر سکتے ورنہ معنی خراب ہو جائے گا۔ کیا خرابی آئے گی؟ مَا شَأْنُكَ وَعَمْرٌو معنی بن جائے گا اے مخاطب آپ کیا کر رہے ہو اور عمر کون ہے؟ عمر کی ذات کے بارے میں سوال بن جائے گا حالانکہ دونوں کی شان پوچھنا مقصود ہے۔ کہتے ہیں: وَلَمْ يَجُزْ عَطْفُ عَمْرٍو عَلَى الشَّأْنِ اور جائز نہیں ہے عمر کا عطف کرنا شان پر إِذِ السُّؤَالُ عَنْ شَأْنِهِمَا اس لیے کیونکہ سوال دونوں کی شان، دونوں کی حالت کے بارے میں ہے لَا عَنْ شَأْنِ أَحَدِهِمَا وَنَفْسِ الْآخَرِ نہ کہ ایک کی شان اور دوسرے کی ذات کے بارے میں سوال ہو، ایسا نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں اس لیے کیونکہ سوال دونوں کی شان یعنی حال کے بارے میں ہے لَا عَنْ شَأْنِ أَحَدِهِمَا وَنَفْسِ الْآخَرِ نہ کہ ایک کی شان اور دوسرے کی ذات کے بارے میں۔
وَإِنَّمَا حَكَمْنَا بِمَعْنَوِيَّةِ الْفِعْلِ فِي هَذِهِ الْأَمْثِلَةِ، کہتے ہیں ہم نے حکم لگایا فعل کے معنوی ہونے کا ان مثالوں میں کہ ان مثالوں میں فعل معنوی طور پر موجود ہے، لِأَنَّ الْمَعْنَى مَا تَصْنَعُ وَمَا يُمَاثِلُهُ اس لیے کیونکہ ان کا معنی جو ہے مَا تَصْنَعُ ہے وَمَا يُمَاثِلُهُ اور جو اس کے مشابہ ہو، یعنی مَا تَصْنَعُ اور اس کے مشابہ ہے ان کا معنی۔ بھئی متن میں تو صرف آیا لِأَنَّ الْمَعْنَى مَا تَصْنَعُ کیونکہ ان کا معنی کیا ہے؟ مَا تَصْنَعُ آپ کیا کر رہے ہو، لیکن صاحبِ جامی آگے فرما رہے ہیں وَمَا يُمَاثِلُهُ کہ ان کا معنی مَا تَصْنَعُ اور اس کے مشابہ ہے، یعنی سب کا معنی مَا تَصْنَعُ نہیں بنتا کیونکہ تین مثالیں ذکر کیں۔ جیسے دیکھو: مَا لَكَ وَزَيْدًا اس میں بھی مخاطب کی ضمیر ہے تو یہاں بھی مَا تَصْنَعُ کا معنی ٹھیک بنتا ہے آپ کیا کر رہے ہو، اور مَا شَأْنُكَ وَعَمْرًا اس میں بھی مخاطب کی ضمیر موجود ہے تو یہاں بھی معنی بنے گا مَا تَصْنَعُ آپ کیا کر رہے ہو، لیکن پیچھے جو مثال آئی تھی مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو یہاں تو کوئی مخاطب کا ذکر نہیں ہے تو یہاں کیا معنی ہوگا؟ مَا تَصْنَعُ، تَصْنَعُ تو مخاطب کا صیغہ ہے آپ کیا کر رہے ہو، یا مَا يَصْنَعُ ہوگا معنی؟ مَا يَصْنَعُ زَيْدٌ وَعَمْرٌو زید اور عمر کیا کر رہے ہیں؟ لیکن صاحبِ کافیہ نے تو کیا فرمایا: لِأَنَّ الْمَعْنَى مَا تَصْنَعُ کیونکہ ان کا معنی کیا ہے مَا تَصْنَعُ ہے، تو سب کا معنی تو مَا تَصْنَعُ نہیں بعض کا معنی تو کیا ہے مَا يَصْنَعُ ہے، تو صاحبِ جامی اسی کا جواب دے رہے ہیں: لِأَنَّ الْمَعْنَى مَا تَصْنَعُ وَمَا يُمَاثِلُهُ اس لیے کیونکہ ان کا معنی مَا تَصْنَعُ اور اس مَا تَصْنَعُ کے مثل ہے ان کا معنی۔ تو کہتے ہیں: فَمَعْنَى مَا شَأْنُكَ وَزَيْدًا جو ہے مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا ہے۔ مَا شَأْنُكَ وَزَيْدًا کا کیا معنی؟ مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا یہ واو بمعنی مَعَ کے ہے بھئی۔ وَمَعْنَى مَا لَكَ وَزَيْدًا اس کا معنی جو ہے مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا اس کا یہ معنی ہے، اس میں بھی دیکھو مَا تَصْنَعُ اس کے اندر أَنْتَ ضمیر فاعل ہے اور وَزَيْدًا مَفْعُولٌ مَعَهُ بنایا، بات سمجھ میں آ گئی۔ وَمَعْنَى مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو، اور مَا لِزَيْدٍ وَعَمْرٍو کا معنی جو ہے مَا يَصْنَعُ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، وہاں دیکھو معطوف بنایا کہ زید اور عمر کیا کر رہے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
چلیے بس بھئی، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔