Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-139

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 177
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی آگے سبق، اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ أَيِ الَّذِيْ فُعِلَ لِمُصَاحَبَتِهِ بِأَنْ تَكُوْنَ الْفَاعِلُ مُصَاحِبًا لَهُ فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ أَوِ الْمَفْعُوْلُ بِهِ فِيْ وُقُوْعِ الْفِعْلِ عَلَيْهِ، فَقَوْلُهُ مَعَهُ مَفْعُوْلُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ أُسْنِدَ إِلَيْهِ الْمَفْعُوْلُ كَمَا أُسْنِدَ إِلَى الْجَارِّ وَالْمَجْرُوْرِ فِي الْمَفْعُوْلِ بِهِ وَفِيْهِ وَلَهُ۔ گزشتہ سبق میں ہم مفعول لہ کے بارے میں پڑھ رہے تھے اور میں نے آپ کو بتلایا کہ جمہور نحویوں کے نزدیک مفعول لہ کا فعل ہونا یعنی مصدر ہونا بھی ضروری ہے اور اس کا منصوب ہونا بھی ضروری ہے۔ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا جمہور کے نزدیک یہ تَأْدِيْبًا مفعول لہ ہے، یہ مصدر بھی ہے اور منصوب بھی ہے۔ جبکہ صاحبِ کافیہ کے نزدیک مفعول لہ کا منصوب ہونا ضروری نہیں، تو صاحبِ کافیہ کے نزدیک ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا یہ بھی مفعول لہ ہے اور ضَرَبْتُهُ لِلتَّأْدِيْبِ یہ بھی مفعول لہ ہے۔ چنانچہ اسی لیے انہوں نے مفعول لہ کے منصوب ہونے کے لیے شرط بیان کی کہ مفعول لہ کے منصوب ہونے کی شرط یہ ہے کہ وہاں لام مقدر ہونا چاہیے۔ معلوم ہوا لام لفظوں میں موجود ہو پھر بھی وہ مفعول لہ ہے اور نیز صاحبِ کافیہ کی تعریف سے معلوم ہوتا ہے کہ مفعول لہ کا فعل ہونا بھی ضروری نہیں بلکہ وہ کوئی عین بھی ہو سکتی ہے، کوئی ذات اور کوئی چیز بھی ہو سکتی ہے۔ کیا تعریف کی انہوں نے مفعول لہ کی؟ مفعول لہ وہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے بھئی۔ اب دیکھو جِئْتُ لِلسَّمْنِ، سَمْن میں نے بتایا گھی کو کہتے ہیں، جِئْتُ لِلسَّمْنِ میں گھی کی وجہ سے آیا ہوں یعنی میں آپ کے پاس گھی کے لیے آیا ہوں، گھی لینے کے لیے۔ تو یہاں پر دیکھو ماقبل میں جو مجیئت کا فعل ذکر ہوا یہ سَمْن کی وجہ سے کیا گیا، تو صاحبِ کافیہ کی تعریف اس لِلسَّمْنِ پر بھی صادق آ رہی ہے اور اس کو بھی مفعول لہ کہنا پڑے گا ان کی تعریف کے مطابق۔ معلوم ہوا صاحبِ کافیہ کے نزدیک مفعول لہ کا منصوب ہونا بھی ضروری نہیں اور اس کا فعل ہونا بھی ضروری نہیں ہے بھئی۔ تو صاحبِ کافیہ کے نزدیک ضَرَبْتُهُ لِلتَّأْدِيْبِ یہ بھی کیا ہے؟ مفعول لہ ہے اور اسی طرح جِئْتُ لِلسَّمْنِ یہ بھی کیا ہے؟ مفعول لہ ہے بھئی۔ اس کے بعد صاحبِ کافیہ نے مفعول لہ کے منصوب ہونے کی شرط ذکر فرمائی۔ اور میں نے آسان لفظوں میں آپ کو بتلایا تھا کہ مفعول لہ کے منصوب ہونے کی تین شرطیں ہیں۔ پہلی شرط یہ کہ وہ مصدر ہونا چاہیے۔ دوسری شرط یہ کہ وہ فعلِ معلل بہ کے فاعل کا فعل ہونا چاہیے یعنی مفعول لہ اور اس کے ساتھ جو اس کا فعلِ مذکور ہے دونوں کا فاعل ایک ہی ذات ہونی چاہیے۔ جیسے ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا میں نے اس کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے، تو یہ ضرب اور تادیب دونوں کا فاعل ایک ہی ذات ہے۔ اور تیسری شرط یہ ذکر کی کہ دونوں کا زمانہ ایک ہونا چاہیے یعنی جو مفعول لہ کا زمانہ ہے وہی زمانہ فعل کا بھی ہونا چاہیے۔ تو یہاں پر بھی دیکھیں ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا ضرب اور تادیب کا زمانہ ایک ہے۔ تو جب یہ شرطیں پوری ہوں گی تو پھر لام کا حذف کرنا اور مفعول لہ پر نصب پڑھنا جائز ہوگا۔ مثلاً آپ کہتے ہیں ضَرَبْتُهُ لِلتَّأْدِيْبِ لام لے کر آئے، عربی زبان میں علت بتلانے کے لیے لام کو وضع کیا گیا ہے، تو یہ بھی صاحبِ کافیہ کے نزدیک مفعول لہ ہے لیکن اس کے منصوب ہونے کی شرطیں وہ پوری ہوں گی تو پھر لام کو حذف کر کے اس پر نصب پڑھ سکتے ہیں۔ تو یہاں تینوں شرطیں پوری ہیں۔ لِلتَّأْدِيْبِ یہ مصدر بھی ہے اور نیز تادیب اور ماقبل میں جو ضرب کا فعل ہے دونوں کا فاعل ایک ہی ذات ہے یعنی متکلم ہے اور نیز دونوں کا زمانہ بھی ایک ہی ہے کیونکہ یہاں تو ایک ہی فعل ہوا ہے۔ وہی فعل بایں لحاظ کہ دوسرے کو اس سے تکلیف ہو رہی ہے اس کو ضرب کہا گیا اور یہی فعل بایں لحاظ کہ اس سے دوسرے کی اصلاح ہو رہی ہے اس کو تادیب کہا گیا۔ تو جب ایک ہی فعل ہے صرف اعتباری فرق ہے، ایک اعتبار سے وہ ضرب ہے دوسرے اعتبار سے وہ تادیب ہے، فعل ایک ہی ہے تو دونوں کا زمانہ ایک ہے، فعل دو ہیں ہی نہیں کہ زمانہ الگ ہونے کا احتمال آ جائے۔ تو پھر جب یہ تینوں شرطیں پوری ہوں گی تو اب اس لام کا حذف کرنا اور تادیب کو منصوب پڑھنا جائز ہے، واجب نہیں ہے، آپ چاہیں تو اسی طرح کہیں ضَرَبْتُهُ لِلتَّأْدِيْبِ اور آپ چاہیں تو لام کو حذف کر دیں اور یوں پڑھیں ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا۔ اور پھر یہاں پر عبارت آئی تھی، عبارت آئی تھی کہ وَإِنَّمَا يَجُوْزُ حَذْفُهَا، یہاں اشکال ہوا تھا کہ صاحبِ کافیہ کے پاس تو الفاظ تھوڑے ہوتے ہیں، انہوں نے تو کم سے کم لفظوں میں لمبی بات کرنا ہوتی ہے، تو یہاں صرف يَجُوْزُ کہہ دیتے، يَجُوْزُ کی ضمیر لوٹا دیتے پیچھے تقدیرِ لام کا ذکر آیا تھا کہ إِنَّمَا يَجُوْزُ إِذَا كَانَ فِعْلًا، لیکن یہاں صاحبِ کافیہ نے ضمیر ذکر نہیں کی بلکہ حَذْفُهَا لے کر آ گئے کہ لام کا حذف جائز ہے۔ تو یہ صاحبِ کافیہ نے ظاہر کو چھوڑ کر حَذْفُهَا کے لفظ کی طرف کیوں عدول کیا؟ ظاہر تو کیا تھا؟ کیا لانی چاہیے؟ ضمیر لانی چاہیے تو ظاہر کو چھوڑ کر حَذْفُهَا کا لفظ کیوں ذکر کیا؟ اس عدول کی وجہ کیا ہے؟ میں نے بتلایا تھا کہ فصیح و بلیغ آدمی جب ظاہر کو چھوڑ کر کسی دوسری چیز کی طرف عدول کرتا ہے تو اس میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی نکتہ ہوتا ہے تو وہ نکتہ یہاں پر کیا ہے؟ تو علماء پھر بیان فرماتے ہیں کہ بھئی دراصل یہاں دو چیزیں ہیں، ایک ہے ذکرِ لام، ایک ہے تقدیرِ لام۔ ذکرِ لام کے اندر دو چیزیں ہوتی ہیں، ایک تو یہ کہ اس کو لفظوں میں بھی باقی رکھا جائے اور دوسرا نیت میں بھی باقی ہے یعنی اس کا معنی بھی مراد ہوتا ہے۔ لفظ جب ذکر ہے تو اس کا ساتھ معنی بھی مراد ہوتا ہے۔ تو ذکرِ لام میں دو چیزیں آ گئیں، اِبْقَاءٌ فِي اللَّفْظِ بھی اور اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ بھی۔ جبکہ دوسری چیز اس کے مقابلے میں ہے تقدیرِ لام، تقدیرِ لام کے اندر بھی دو چیزیں ہیں، ایک تو اس لفظ کو حذف کر لیا جاتا ہے البتہ اس کا معنی ابھی بھی نیت میں ہے۔ تو تقدیرِ لام میں حَذْفٌ عَنِ اللَّفْظِ ہوتا ہے اور اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ ہوتا ہے۔ تو ذکر میں کتنی چیزیں؟ دو، اِبْقَاءٌ فِي اللَّفْظِ اور اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ۔ اور تقدیرِ لام کے اندر بھی دو چیزیں کون سی ہیں؟ حَذْفٌ عَنِ اللَّفْظِ اور اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ۔ تو اگر یوں کہہ دیتے کہ وَإِنَّمَا يَجُوْزُ اور هُوَ ضمیر لوٹا دیتے تقدیرِ لام کی طرف، تو پھر اس صورت میں تو آگے شرط جو ہے وہ تقدیرِ لام کی شرط بن جاتی اور تقدیرِ لام میں دو چیزیں ہیں، ایک لفظ کو حذف کیوں کیا اور دوسرا نیت میں کیوں باقی رکھا، دونوں کی شرط بن جاتی، حالانکہ یہ تو دونوں کی شرط نہیں ہے، اس لیے کیونکہ یہ جو دو چیزیں ہیں تقدیرِ لام میں، ایک حَذْفٌ عَنِ اللَّفْظِ یہ ہے خلافُ الاصل، اصل تو کیا ہے؟ حذف نہ کیا جائے بلکہ ذکر کیا جائے۔ اور تقدیرِ لام میں دوسری چیز ہے اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ، یہ تو اصل کے مطابق ہے، ذکر میں بھی کیا تھا اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ اور تقدیر میں بھی کیا ہے اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ، یہ تو اصل کے مطابق ہے اور اصل کے لیے کسی دلیل یا شرط وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی، شرط یا دلیل کی ضرورت صرف خلافُ الاصل کی صورت میں ہوتی ہے۔ تو لہٰذا تقدیرِ لام میں جو حَذْفٌ عَنِ اللَّفْظِ ہے یہ ہے خلافُ الاصل اور اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ وہ تو اصل کے مطابق ہے اس کے لیے کسی شرط کی ضرورت نہیں۔ تو چونکہ آگے جو شرط ذکر ہو رہی تھی وہ صرف حَذْفٌ عَنِ اللَّفْظِ کی ذکر ہو رہی تھی تو اگر تقدیرِ لام کہہ دیتے تو پھر تو یوں لگتا کہ یہ دونوں کی شرط ہے، حَذْفٌ عَنِ اللَّفْظِ کی بھی شرط ہے اور اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ کی بھی شرط ہے حالانکہ یہ اِبْقَاءٌ فِي النِّيَّةِ تو اصل کے مطابق ہے، تو لہٰذا یہ صرف حذف کی شرط تھی تو اس لیے حذف کا لفظ لے کر آئے، تقدیر کا لفظ یہاں نہیں لائے یا اس کی طرف ضمیر راجع نہیں کی۔ اور پھر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ جو شرطیں لگائیں کہ وہ فعل ہونا چاہیے، مفعول لہ کے منصوب ہونے کی شرط کیا ہے؟ کہ وہ فعل یعنی مصدر ہونا چاہیے، کہتے ہیں اس کے ذریعے احتراز کیا اس جیسی مثالوں سے جِئْتُكَ لِلسَّمْنِ میں آپ کے پاس گھی کی وجہ سے آیا ہوں، اب یہاں پر یہ جو لِلسَّمْنِ ہے یہ اس سے آپ لام کو حذف نہیں کر سکتے کیونکہ یہ فعل نہیں ہے یہ تو عین ہے، ایک چیز ہے جس کا اپنا الگ وجود ہے، کس چیز کی شرط ذکر ہو رہی ہے؟ لام کو حذف کرنے کی، تو جِئْتُكَ لِلسَّمْنِ اس سے لام حذف نہیں کر سکتے، کیوں؟ کیونکہ پہلی شرط کیا تھی کہ وہ مصدر ہونا چاہیے اور یہ سَمْن یہ تو مصدر نہیں ہے یہ تو عین ہے۔ اور پھر دوسری شرط کیا تھی کہ دونوں کا فاعل ایک ہونا چاہیے، اس کے ذریعے احتراز کیا جِئْتُكَ لِمَجِيْئِكَ إِيَّايَ میں آپ کے پاس آیا اس لیے کیونکہ آپ میرے پاس آئے تھے، تو فعل بھی مجیئت کا ذکر ہے اور آگے مفعول لہ بھی کیا ہے مجیئت، لیکن دونوں میں فرق ہے، جو فعل ہے اس کے اندر متکلم کی مجیئت ذکر ہو رہی ہے اور جو مفعول لہ ہے اس کے اندر مخاطب کی مجیئت ذکر ہو رہی ہے، میں آپ کے پاس آیا اس لیے کیونکہ آپ میرے پاس آئے تھے، تو میں آپ کے پاس آیا یہ دیکھو متکلم کا آنا ہے اور کیونکہ آپ میرے پاس آئے تھے یہ دیکھو مخاطب کا آنا ہے، تو دونوں کا فاعل ایک نہیں ہے لہٰذا یہاں بھی شرط پوری نہیں، لہٰذا یہاں جِئْتُكَ لِمَجِيْئِكَ إِيَّايَ یہاں لِمَجِيْئِكَ سے لام کو حذف کر کے اس پر نصب پڑھنا جائز نہیں کیونکہ اس کے اندر دوسری شرط پوری نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اور پھر کہا تھا تیسری شرط یہ ہے کہ دونوں ملے ہوئے ہوں یعنی دونوں کا زمانہ ایک ہو۔ اور بتلایا تھا کہ زمانہ ایک ہونے کے اندر دو صورتیں ہیں، یا تو دونوں کا زمانہ بالکل متحد ہوگا جیسے ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا ضرب اور تادیب کا زمانہ بالکل متحد ہے کیونکہ ایک ہی فعل ہے، ایک اعتبار سے وہ ضرب ہے تو دوسرے اعتبار سے تادیب ہے تو دونوں کا زمانہ بالکل متحد ہے۔ جبکہ بعض اوقات ایک کا زمانہ لمبا ہوتا ہے اور دوسرے کا زمانہ چھوٹا ہوتا ہے یعنی فعل اور مفعول لہ ان میں سے ایک کا زمانہ کم ہوگا اور دوسرے کا زمانہ لمبا ہوگا تو وہ جو کم والا ہے وہ دوسرے کے زمانے کا بعض ہوا، اس کا جز ہوا، لیکن بہرحال ہوں گے دونوں اکٹھے ہی بھئی۔ جیسے قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا میں جنگ سے بیٹھا بزدلی کی وجہ سے، اب دیکھو بزدلی کا زمانہ طویل ہے، بزدلی اس آدمی کی صفت ہے جو پہلے بھی تھی، جنگ سے بیٹھنے کے دوران بھی تھی اور جنگ سے بیٹھنے کے بعد بھی ہے، تو قُعُوْدٌ عَنِ الْحَرْبِ جنگ سے بیٹھنا یہ تو ایک وقت میں ہوا ہے، اس کا زمانہ تھوڑا ہے اور بزدلی کا زمانہ لمبا ہے، تو دیکھو جنگ سے بیٹھنے کا زمانہ یہ جز ہے کس کا بزدلی کے زمانے کا۔ بات سمجھ میں آ گئی کیونکہ بزدلی اس سے پہلے بھی ہے اور اس کے بعد بھی ہے، لیکن بہرحال جس وقت جنگ سے بیٹھا اس وقت بزدلی بھی تھی، تو دونوں کا زمانہ ایک ہوا، دونوں اکٹھے پائے گئے۔ اور کبھی اس کا برعکس ہوتا ہے، یہاں تو دیکھو قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا مفعول لہ کا زمانہ لمبا تھا اور قُعُوْدٌ عَنِ الْحَرْبِ وہ جو فعل ذکر ہوا اس کا زمانہ اس کا بعض تھا۔ اور کبھی اس کا برعکس ہوتا ہے، فعل کا زمانہ لمبا ہوتا ہے اور مفعول لہ کا زمانہ اس کا جز اور اس کا بعض ہوتا ہے، جیسے شَهِدْتُ الْحَرْبَ میں اس جنگ میں حاضر ہوا إِيْقَاعًا لِلصُّلْحِ بَيْنَ الْفَرِيْقَيْنِ تاکہ میں صلح کروا دوں ان دو فریقوں میں۔ تو دیکھو جنگ میں حاضر ہونا یہ زمانہ ہے طویل اور صلح کروانا، صلح تو درمیان میں کسی ایک وقت کے اندر ہوگی تو اس کا زمانہ ہے تھوڑا اور جنگ میں حاضر ہونے کا زمانہ زیادہ ہے لیکن بہرحال جس وقت صلح کروائی اس وقت بھی یہ جنگ میں حاضر تھا، دونوں اکٹھے تو ہیں البتہ ایک کا زمانہ طویل ہے بھئی۔ اور پھر انہوں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ تین شرطیں کیوں لگائی گئیں مفعول لہ کے منصوب ہونے کی؟ تو وجہ ذکر کی تھی صاحبِ جامی نے کہ ان تین شرطوں کی وجہ سے مفعول لہ کی مشابہت آ جائے گی مفعولِ مطلق کے ساتھ، اور مفعولِ مطلق وہ تو فعل کا جز ہوتا ہے، ضَرَبْتُهُ ضَرْبًا یہ ضَرْبًا یہ مفعولِ مطلق ہے، وہ مصدر جو ماقبل فعل کے معنی میں ہو اسے کیا کہتے ہیں؟ مفعولِ مطلق، تو یہ جو مصدر ہے یہ تو فعل کا جز ہوتا ہے، میں نے بتایا تھا فعل کا معنی مرکب ہے کتنی چیزوں سے؟ تین چیزوں سے، مصدر، زمانہ اور نسبت إلی الفاعل، تو دیکھو اس ضَرَبْتُ کے اندر بھی ضرب موجود ہے۔ تو لہٰذا فعل یہ مفعولِ مطلق کو نصب کیوں دیتا ہے؟ کیونکہ اس کا فعل سے بڑا گہرا تعلق ہے وہ فعل کا جز ہے۔ تو جب مفعول لہ کی مشابہت اس مفعولِ مطلق سے آ جائے گی تو اس میں بھی فعل عمل کر سکتا ہے اور اس کو نصب دے سکتا ہے۔ اور یہ مشابہت ان تین چیزوں سے آئے گی، کون سی تین چیزیں؟ کہ مفعول لہ مصدر ہو، اور اس کا اور فعل دونوں کا فاعل ایک ہو اور دونوں کا زمانہ متحد ہو۔ تو ان تین چیزوں کی وجہ سے اس کی مشابہت آ جائے گی مفعولِ مطلق کے ساتھ کیونکہ مفعولِ مطلق میں بھی یہی تینوں چیزیں ہوتی ہیں، مفعولِ مطلق مصدر بھی ہوتا ہے اور اس کا اور ماقبل والے فعل کا فاعل ایک ہی ذات ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک ہی فعل ہے وہاں پر کوئی دوسرا تو فعل ہے ہی نہیں، اور تیسرا دونوں کا زمانہ بھی ایک ہوتا ہے کیونکہ فعل ایک ہے بھئی، جب فعل ایک ہے تو ظاہر سی بات ہے زمانہ کوئی دوسرا فعل ہے ہی نہیں وہاں پر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جی تو اس کی وجہ سے پھر جب مشابہت آ جائے گی تو پھر مفعول لہ کو نصب دینا صحیح ہو جائے گا۔ اور اس کے بعد پھر ہم نے مفعول معہ کی بھی تعریف پڑھی تھی گزشتہ سبق میں۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ هُوَ مَذْكُوْرٌ بَعْدَ الْوَاوِ کہ مفعول معہ جو ہے واؤ کے بعد مذکور ہوتا ہے لِمُصَاحَبَتِهِ مَعْمُوْلَ فِعْلٍ اس وجہ سے کہ وہ مصاحب ہوتا ہے معمولِ فعل کا۔ وہ مفعول معہ مصاحب یعنی ساتھی ہوتا ہے معمولِ فعل کا۔ میں نے مثال سے وضاحت کی تھی مثلاً میں کہتا ہوں جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو میں نے عمرو کا عطف کیا زید پر اور یہ عطف صرف مشارکت فی الفعل بتلاتا ہے کہ یہ دونوں اس فعل کے کرنے میں شریک ہیں، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو زید نے بھی مجیئت والا فعل کیا ہے اور عمرو نے بھی مجیئت والا فعل کیا ہے، باقی کوئی تفصیل اس جملے کے اندر نہیں کیونکہ یہاں واؤ آیا ہے، واؤ صرف جمع کا فائدہ دیتا ہے کہ یہ دونوں اس کام کے کرنے میں جمع ہیں باقی کوئی تفصیل نہیں کہ دونوں نے یہ آنے کا فعل اکٹھا کیا یا دونوں الگ الگ آئے ہیں اور پہلے زید آیا ہے اور بعد میں عمرو آیا ہے یا عمرو پہلے آیا اور زید بعد میں، کوئی تفصیل نہیں۔ آپ تمام صورتوں میں کہہ سکتے ہیں چاہے یہ اکٹھے آئے ہوں چاہے الگ آئے ہوں چاہے زید پہلے ہو چاہے عمرو پہلے ہو تمام صورتوں میں آپ کہہ سکتے ہیں جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو کیونکہ یہ عطف ہے، عطف صرف مشارکت فی الفعل بتلاتا ہے کہ یہ معطوف علیہ اور معطوف دونوں اس فعل میں شریک ہیں، نہ یہ ترتیب کا فائدہ دیتا ہے اور نہ کوئی اور اکٹھے ہونے کا فائدہ دیتا ہے۔ لیکن آپ کا مقصد یہ ہے آپ دوسرے کو بتلانا چاہتے ہیں کہ دونوں اکٹھے آئے ہیں تو اس کی ایک صورت یہ ہے کہ آپ مَعًا کا لفظ ساتھ الگ لے آئیں، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو مَعًا زید اور عمرو اکٹھے آئے تو اب یہ اکٹھے ہونے کا معنی کس نے ادا کیا؟ مَعًا نے۔ لیکن اس سے مختصر طریقہ یہ ہے کہ آپ جو عَمْرٌو ہے اس کو معطوف نہ بنائیں بلکہ آپ اس کو مفعول معہ بنا دیں اور مفعول معہ تو منصوب ہوتا ہے، اب آپ اس پر نصب پڑھیں جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا۔ اب یہ وَعَمْرًا پر جیسے ہی آپ نے نصب پڑھا سننے والا سمجھ گیا کہ یہ معطوف نہیں کیونکہ اگر یہ معطوف ہوتا تو معطوف پر تو وہی اعراب آتا ہے جو معطوف علیہ پر ہوتا ہے اور معطوف علیہ تو یہاں مرفوع ہے تو اس کو بھی مرفوع ہونا چاہیے تھا لیکن آپ نے رفع نہیں پڑھا بلکہ کیا پڑھا ہے؟ نصب، معلوم ہوا یہ معطوف تو ہے نہیں تو یہ پھر مفعول معہ ہے، تو جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا اب اس کا کیا معنی ہے؟ آیا زید عمرو کے ساتھ، معلوم ہوا دونوں اکٹھے آئے ہیں۔ تو اس نے مشارکت فی الفعل کے ساتھ ساتھ مشارکت فی الزمان کا بھی فائدہ دیا کہ فعل میں بھی دونوں شریک ہیں اور زمانے میں بھی دونوں شریک یعنی دونوں کا زمانہ بھی ایک ہی ہے اس فعل کو کرنے کا بھئی۔ اور پھر انہوں نے یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جو فعل ہے یہ لفظوں میں بھی ہو سکتا ہے اور معنی کے اعتبار سے بھی ہو سکتا ہے، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا یہاں جَاءَ کا فعل دیکھو لفظوں میں ہے اور معنی کے اعتبار سے بھی فعل ہو سکتا ہے جیسے مَا لَكَ وَزَيْدًا یہاں لفظوں میں تو فعل نہیں لیکن معنی کے اعتبار سے فعل موجود ہے أَيْ مَا تَصْنَعُ وَعَمْرًا آپ عمرو کی معیت میں کیا کر رہے ہیں، معنی سمجھ میں آ گیا۔ جی اب آئیے آج کے سبق پر بھئی۔ کہتے ہیں اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ أَيِ الَّذِيْ فُعِلَ لِمُصَاحَبَتِهِ بِأَنْ تَكُوْنَ الْفَاعِلُ مُصَاحِبًا لَهُ فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ أَوِ الْمَفْعُوْلُ بِهِ فِيْ وُقُوْعِ الْفِعْلِ عَلَيْهِ۔ بھئی اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ أَيِ الَّذِيْ فُعِلَ لِمُصَاحَبَتِهِ یہ آپ سب کی کتابوں میں لِمُصَاحَبَتِهِ ہے؟ ہاں یاد رکھو یہ کتابت کی غلطی ہے، یہاں بِمُصَاحَبَتِهِ ہونا چاہیے۔ تو یہاں بِمُصَاحَبَتِهِ ہونا چاہیے، لام نہیں ہونا چاہیے بلکہ با ہونی چاہیے اور جامی کے دیگر نسخوں میں یہاں با موجود ہے۔ اور نیز لام کے ساتھ معنی بھی صحیح نہیں بنتا، معنی بھی صحیح نہیں بنتا کیونکہ یہ لام آگے دیکھو چونکہ آگے متن آ رہا ہے نا، هُوَ مَذْكُوْرٌ بَعْدَ الْوَاوِ لِمُصَاحَبَتِهِ مَعْمُوْلَ فِعْلٍ، چونکہ متن کے اندر لام تھا تو کسی لکھنے والے نے یہاں پر بھی بِمُصَاحَبَتِهِ میں با کی جگہ کیا لکھ دیا؟ لام لکھ دیا۔ لیکن وہ لام آگے چل کر صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ وہ لام تعلیل کے لیے ہے، علت بیان کرنے کے لیے ہے، اور یہاں پر یہ پھر معنی صحیح نہیں بنتا، پھر دیکھو معنی کیا بنتا ہے، اَلَّذِيْ فُعِلَ لِمُصَاحَبَتِهِ کہ مفعول لہ وہ چیز ہے کہ فُعِلَ کہ فعل کو کیا جائے لِمُصَاحَبَتِهِ اس مفعول معہ کی مصاحبت کی وجہ سے۔ مفعول معہ کی مصاحبت کی وجہ سے فعل کو کیا جائے۔ حالانکہ وہ جو فعل کیا جاتا ہے وہ مفعول معہ کی مصاحبت کی وجہ سے فعل کیا جاتا ہے یا مفعول معہ کی مصاحبت کے ساتھ فعل کیا جاتا ہے؟ مفعول معہ کی مصاحبت کے ساتھ فعل کو کیا جاتا ہے، اس کی مصاحبت کی وجہ سے فعل نہیں کیا جاتا بھئی کہ اگر وہ مصاحب نہ ہوتا تو فعل ہی نہ ہوتا، ایسا نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں لام کی جگہ کیا ہے؟ با ہے أَيْ بِمُصَاحَبَتِهِ۔ اور چند سطریں آگے چھ سات آٹھ سطروں کے بعد دیکھیں، صاحبِ جامی پھر دوبارہ اسی جیسی عبارت لا رہے ہیں، دیکھیے یہ هُوَ مَذْكُوْرٌ بَعْدَ الْوَاوِ یہ جو متن آ رہا ہے آگے هُوَ مَذْكُوْرٌ بَعْدَ الْوَاوِ، اس سے ایک سطر پہلے آ رہا ہے اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ بِمُصَاحَبَتِهِ، دیکھو یہاں پر بھی با موجود ہے، تو جیسے وہاں وہ مفعول معہ کی تفسیر کر رہے تھے یہاں پر بھی یہ مفعول معہ ہی کی تفسیر کر رہے ہیں اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ بِمُصَاحَبَتِهِ یہاں دیکھو با موجود ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ أَيِ الَّذِيْ فُعِلَ بِمُصَاحَبَتِهِ مفعول معہ جو ہے أَيِ الَّذِيْ یعنی وہ چیز کہ فُعِلَ کہ فعل کو کیا جائے بِمُصَاحَبَتِهِ اس کی مصاحبت کے ساتھ۔ بھئی متن میں آیا اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ، صاحبِ جامی اس کی تفسیر کر رہے ہیں أَيِ الَّذِيْ بھئی اَلَّذِيْ لے آئے، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ اَلْمَفْعُوْلُ پر جو الف لام آیا وہ دراصل اسمِ موصول ہے بمعنی اَلَّذِيْ کے ہے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ جو اسمِ فاعل اور اسمِ مفعول کے صیغے ہیں ان پر جو الف لام آتا ہے یہ الف لام اسمی ہے یعنی اسمِ موصول ہے بھئی۔ تو صورت تو الف لام جیسی ہے لیکن حقیقت میں یہ اسمِ موصول ہے اور آگے جو صیغہ اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول کا آ رہا ہو وہ اس کا صلہ ہوتا ہے کیونکہ موصول کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ صلہ چاہیے۔ تو یعنی اَلضَّارِبُ یہ کس معنی میں تھا؟ اَلَّذِيْ يَضْرِبُ، اور اَلْمَضْرُوْبُ کس معنی میں تھا؟ اَلَّذِيْ يُضْرَبُ۔ توجہ ہے؟ تو یوں سمجھو اصل میں تھا یہ اَلضَّارِبُ اصل میں تھا اَلَّذِيْ يَضْرِبُ، پھر اَلَّذِيْ کو الف لام والی صورت دے دی گئی اور الف لام وہ تو اب يَضْرِبُ فعل پر داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ الف لام تو صرف اسم پر داخل ہوتا ہے، تو لہٰذا پھر مجبوراً يَضْرِبُ فعل سے بھی اسم بنا لیا گیا یعنی اس، یہ فعلِ معروف ہے تو فعلِ معروف سے اسمِ فاعل بنا لیا گیا تو کیا بن گیا اَلضَّارِبُ، تو یہ کس معنی میں ہے؟ اَلَّذِيْ يَضْرِبُ۔ اور اسی طرح اَلْمَضْرُوْبُ بھئی یہ اصل میں کیا تھا؟ اَلَّذِيْ يُضْرَبُ بھئی۔ تو کہتے ہیں اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ أَيِ الَّذِيْ فُعِلَ بِمُصَاحَبَتِهِ مفعول معہ جو ہے وہ چیز ہے کہ فعل کو کیا جائے بِمُصَاحَبَتِهِ اس کی مصاحبت کے ساتھ۔ بِأَنْ تَكُوْنَ الْفَاعِلُ یہ با تصویریہ ہے، صورت بیان کر رہے ہیں کہ فعل کو اس کی مصاحبت کے ساتھ کس طرح کیا جائے گا، اس کی صورت کیا ہے؟ اس کی صورت کیا ہے؟ بھئی پہلے تو ایک بات یہ یاد رکھنا کہ یہ مفعول معہ فاعل کے ساتھ بھی آتا ہے اور مفعول بہ کے ساتھ بھی آتا ہے، فاعل کے ساتھ بھی آتا ہے اور مفعول بہ کے ساتھ بھی آتا ہے۔ میں نے جیسے مثال لکھوائی تھی آپ کو جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا یہ وَعَمْرًا کیا ہے؟ مفعول معہ ہے، اس کا نصب بتلا رہا ہے یہ معطوف نہیں ہو سکتا اگر یہ معطوف ہوتا تو ماقبل میں معطوف علیہ تو مرفوع ہے پھر تو اس کو بھی مرفوع ہونا چاہیے تھا، تو یہ مفعول معہ ہے اور ماقبل میں جو زید ہے وہ فاعل ہے، وہ فاعل ہے اور فاعل میں فعل عمل کرتا ہے تو فاعل جو ہے وہ معمولِ فعل ہوا، وہ معمولِ فعل ہوا۔ اب دیکھو اس پر وہ تعریف ذرا منطبق کریں، کیا تعریف کی تھی؟ مفعول معہ وہ ہے جس کو واؤ کے بعد ذکر کیا جائے، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا یہ وَعَمْرًا بھی کیا ہے؟ کس کے بعد ذکر ہے؟ واؤ کے بعد ذکر ہے، اور کس لیے ذکر ہے؟ لِمُصَاحَبَتِهِ اس لیے کیونکہ یہ مصاحب ہے ساتھی ہے مَعْمُوْلَ فِعْلٍ کس کا ساتھی ہے؟ معمولِ فعل کا اور وہ معمولِ فعل پیچھے کیا ہے؟ فاعل ہے، کیا ہے؟ فاعل، تو دیکھو یہ فاعل کا مصاحب ہے۔ اور یاد رکھو اسی طرح کبھی یہ مفعول بہ کا مصاحب ہوگا یعنی اس سے ماقبل جو ہے وہ مفعول بہ ہوگا بھئی، فاعل نہیں ہوگا، تو معلوم ہوا مفعول معہ فاعل کا مصاحب بھی ہو سکتا ہے اور مفعول بہ کا بھی مصاحب ہو سکتا ہے۔ پھر ایک اور بات یاد رکھنا یہ جو فاعل ہوتا ہے اس سے فعل کا صدور ہوتا ہے یعنی فعل اس سے صادر ہوتا ہے یعنی یہ فعل کو کرتا ہے۔ جَاءَ زَيْدٌ زید آیا یہ آنے کا فعل کس نے کیا؟ زید نے، یا یوں کہیں یہ آنے کا فعل کس سے صادر ہوا ہے؟ زید سے صادر ہوا ہے یعنی زید نے یہ فعل خود کیا ہے بھئی۔ تو فاعل کے لیے صدور کا لفظ بولتے ہیں کہ فاعل سے فعل کا صدور ہوتا ہے یعنی وہ فعل کو کرتا ہے بھئی۔ اور مفعول بہ کے لیے کہتے ہیں مفعول بہ پر فعل واقع ہوتا ہے۔ ضَرَبْتُ زَيْدًا یہ زَيْدًا مفعول بہ ہے، تو کیا کہیں گے یہ ضرب کا فعل زید سے صادر ہوا ہے یا زید پر واقع ہوا ہے؟ زید پر یہ واقع ہوا ہے، صادر تو یہ متکلم سے ہوا ہے، متکلم فاعل ہے بھئی۔ تو فاعل کے لیے کیا لفظ بولتے ہیں کہ اس سے فعل کا صدور ہوتا ہے اور مفعول بہ کے لیے کیا کہتے ہیں کہ اس پر فعل کا وقوع ہوتا ہے۔ تو اب آپ کو بتائیں گے کہ مفعول معہ کسے کہتے ہیں؟ جو معمولِ فعل کا مصاحب ہوتا ہے اور معمولِ فعل فاعل بھی ہو سکتا ہے اور مفعول بھی ہو سکتا ہے، اور مصاحب اگر وہ فاعل کا ہو تو کیا معنی ہوگا؟ توجہ ہے؟ مفعول معہ اگر مصاحب ہے کس کا؟ فاعل کا تو معنی یہ ہے کہ جس طرح یہ فعل فاعل سے صادر ہوا ہے اسی طرح مفعول معہ سے بھی صادر ہوا ہے وہ اس کا ساتھی ہے اس فعل کے صدور کے اندر۔ اور جب مفعول معہ مفعول بہ کے ساتھ آئے اس کا مصاحب ہو تو پھر کیا معنی ہوگا؟ کہ جس طرح یہ فعل مفعول بہ پر واقع ہوا ہے اسی طرح یہ مفعول معہ بھی اس مفعول بہ کا مصاحب ہے کہ اس پر بھی یہ فعل واقع ہوا ہے۔ تو مصاحبت کا معنی سمجھ میں آیا؟ فاعل کے ساتھ مصاحبت کا کیا معنی؟ کہ جس طرح فعل فاعل سے صادر ہوا ہے اس سے بھی صادر ہوا ہے۔ اور اگر مفعول معہ مصاحب ہو کس کا؟ مفعول بہ کا تو کیا معنی؟ کہ جس طرح مفعول بہ پر فعل واقع ہوا ہے یہ اس کا مصاحب ہے اس پر بھی فعل واقع ہوا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں بِأَنْ تَكُوْنَ الْفَاعِلُ مُصَاحِبًا لَهُ بایں صورت کہ وہ جو فاعل ہے مُصَاحِبًا لَهُ وہ مصاحب ہے اس لَهُ أَيْ لِلْمَفْعُوْلِ مَعَهُ ہا ضمیر راجع ہے مفعول معہ کو کہ وہ فاعل مصاحب ہے مفعول معہ کا فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ اپنے سے فعل کے صادر ہونے میں۔ یہ عَنْهُ کی ہا ضمیر راجع ہے فاعل کو، یوں کریں، یوں کریں یہ فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ ذرا اس کو فاعل کے پاس لے آئیں اور مُصَاحِبًا کو ذرا آخر میں لے جائیں بِأَنْ تَكُوْنَ الْفَاعِلُ فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ مُصَاحِبًا لَهُ، اب سنو ترجمہ بایں صورت کہ وہ فاعل فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ اپنے سے فعل کے صادر ہونے میں مُصَاحِبًا لَهُ مصاحب ہے کس کا؟ مفعول معہ کا۔ بھئی فعل کس سے صادر ہوا؟ فاعل سے تو فاعل کی اپنی ذات سے فعل صادر ہوا ہے اس نے فعل کیا ہے، تو فاعل اپنے سے فعل کے صادر ہونے میں مصاحب ہے کس کا؟ مفعول معہ کا۔ آپ کہیں گے بھئی آپ نے تو ہمیں کہا تھا مفعول معہ مصاحب ہوتا ہے، بھئی یہ دونوں طرح سے فعل ہے، جب مفعول معہ مصاحب ہے فاعل کا تو فاعل مصاحب ہوا کس کا؟ مفعول معہ کا۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو کہتے ہیں بِأَنْ تَكُوْنَ الْفَاعِلُ بایں صورت کہ وہ فاعل جو ہے وہ مصاحب ہو مفعول معہ کا فِيْ صُدُوْرِ الْفِعْلِ عَنْهُ اپنے سے فعل کے صادر ہونے میں وہ فاعل مصاحب ہو مفعول معہ کا یعنی اس کے ساتھ مل کر اس نے یہ فعل کیا ہے جیسے اس سے فعل صادر ہوا ہے مفعول معہ سے بھی صادر ہوا ہے۔ أَوِ الْمَفْعُوْلُ بِهِ یہ اس کا عطف ہے پیچھے جو الْفَاعِلُ کا لفظ آیا تھا، یا اس کی صورت یہ ہے مصاحبت کی کہ وہ جو مفعول بہ ہے وہ مصاحب ہے مفعول معہ کا فِيْ وُقُوْعِ الْفِعْلِ عَلَيْهِ اپنے اوپر فعل کے واقع ہونے میں۔ یہ عَلَيْهِ کی ہا ضمیر مفعول بہ کو راجع ہے، فعل کس پر واقع ہوتا ہے؟ مفعول بہ پر، کہ وہ مفعول بہ، یہاں مُصَاحِبًا لَهُ کا لفظ یہاں بھی لے آئیں کہ الْمَفْعُوْلُ بِهِ مُصَاحِبًا لَهُ فِيْ وُقُوْعِ الْفِعْلِ عَلَيْهِ کہ وہ مفعول بہ مصاحب ہوتا ہے مفعول معہ کا۔ بھئی کس چیز میں مصاحب ہوتا ہے؟ کہتے ہیں فِيْ وُقُوْعِ الْفِعْلِ عَلَيْهِ اپنے اوپر فعل کے واقع ہونے میں، مفعول بہ اس کے اپنے اوپر فعل واقع ہوا ہے تو اپنے اوپر فعل کے واقع ہونے میں وہ مصاحب ہے کس کا؟ مفعول معہ کا کہ یعنی اس پر بھی فعل اس کے ساتھ ہی واقع ہوا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ فَقَوْلُهُ مَعَهُ مَفْعُوْلُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ، جی اب آگے ترکیب کی کچھ باتیں آ گئیں، کچھ ترکیب حل کر لیں پھر آپ کو یہ باتیں سمجھ میں آئیں گی بھئی۔ بھئی سب سے پہلے تو یاد رکھیے میں نے پہلے بھی آپ کو بتلایا تھا کہ بعض اوقات فعل براہِ راست کسی لفظ میں عمل نہیں کر سکتا تو پھر حروفِ جارہ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ مثلاً ذَهَبَ، ذَهَبَ کا معنی ہے جانا اور یہ فعلِ لازم ہے اس کے لیے مفعول نہیں آتا لیکن میں اس کو متعدی بنانا چاہتا ہوں، میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں زید کو لے گیا اور ذَهَبَ کا معنی تو ہے جانا اس کے لیے تو مفعول آتا ہی نہیں تو پھر ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو بابِ افعال وغیرہ میں لے جاتے ہیں اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کو با کے ذریعے متعدی کرتے ہیں یعنی کسی حرفِ جر کا سہارا لیا جاتا ہے۔ تو یہاں پر بھی اب میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں زید کو لے گیا اور ذَهَبْتُ تو زید کو نصب نہیں دے سکتا تو میں نے با کا سہارا لیا اور با حرفِ جر لے آیا اور کیا کہا؟ ذَهَبْتُ بِزَيْدٍ تو معنی کیا ہے؟ میں زید کو لے گیا۔ تو اب یہ جو زید ہے جس میں ذَهَبَ فعل عمل کر رہا ہے بواسطہ حرفِ جر کے، یہ بھی مفعول بہ ہے، یہ بھی، ایک مفعول بہ صریح ہوتا ہے یعنی جس کو فعل براہِ راست نصب دیتا ہے، صریح کا معنی صاف لفظوں میں یعنی واضح فعل اس کو نصب دے رہا ہے، صاف لفظوں میں وہ مفعول بہ ہے اور یہ جس پر حرفِ جر داخل ہو یہ بھی کیا ہوتا ہے؟ مفعول بہ البتہ اس کو مفعول بہ غیرِ صریح کہتے ہیں۔ معلوم ہوا ذَهَبْتُ بِزَيْدٍ یہ زید کیا ہے؟ مفعول بہ غیرِ صریح ہے۔ پھر آپ جانتے ہیں کہ فعل کو جب مجہول بنایا جاتا ہے، فعل کو جب مجہول بناتے ہیں تو فاعل کو حذف کر لیا جاتا ہے اور وہ جو مفعول بہ ہوتا ہے اس کو مفعول مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ یعنی نائب الفاعل بنا دیتے ہیں۔ ضَرَبْتُ زَيْدًا یہ زَيْدًا مفعول بہ ہے میں نے زید کی پٹائی کی، اب میں یہاں اس کو فعلِ مجہول بناتا ہوں تو فاعل تا کو حذف کر دوں گا اور کیسے کہوں گا؟ ضُرِبَ زَيْدٌ وہ جو زَيْدًا مفعول بہ تھا میں نے اس کو نائب الفاعل بنا دیا۔ تو یہ تو آسان ہے جہاں پر مفعول بہ ہو جب فعلِ مجہول لائیں تو اس مفعول بہ کو آپ نائب الفاعل بنا دیں۔ لیکن بعض اوقات فعل کے لیے مفعول بہ ہوتا ہی نہیں جیسے ابھی میں نے مثال ذکر کی ذَهَبْتُ بِزَيْدٍ یہ ذَهَبْتُ کے لیے تو مفعول بہ ہے ہی نہیں البتہ یہ بِزَيْدٍ جو ہے یہ بھی مفعول بہ ہی ہے تو لہٰذا جب میں اس سے فعلِ مجہول بناؤں گا ذُهِبَ بِزَيْدٍ تو یہی اب بِزَيْدٍ کیا بن جائے گا اس کے لیے؟ اس کے لیے نائب الفاعل بن جائے گا۔ یہ زید کیا تھا؟ مفعول بہ غیرِ صریح تھا اور جب فعلِ مجہول لائیں تو مفعول بہ کو کیا بنا دیتے ہیں؟ نائب الفاعل بنا دیتے ہیں تو یہاں پر بھی اب اس کو کیا بنا دیں گے؟ نائب الفاعل، تو ذُهِبَ بِزَيْدٍ، ذُهِبَ بِزَيْدٍ تو اس میں پھر یوں کہتے ہیں کہ یہ جار مجرور جو ہیں یہ نائب الفاعل ہیں، یہ جار مجرور نائب الفاعل ہیں اور میں نے اس کا طریقہ میں پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کر چکا ہوں کہ جار مجرور کے نائب الفاعل ہونے کا معنی یہ ہے کہ حقیقت میں وہ جو مجرور ہے وہ ہے نائب الفاعل کیونکہ با تو حرف ہے بھئی، ذُهِبَ بِزَيْدٍ با تو حرف ہے تو اصل نائب الفاعل کون ہے؟ زید ہے، لیکن چونکہ جار مجرور کا تعلق بڑا مضبوط ہوتا ہے تو یوں ہی کہہ دیا جاتا ہے کہ ذُهِبَ کا اسناد ہو رہا ہے بِزَيْدٍ جار مجرور کی طرف، ذُهِبَ کا اسناد ہے کس کی طرف؟ جار مجرور کی طرف اور یہ ہے نائب الفاعل اس فعلِ مجہول کے لیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا اب ترکیب کیجیے اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ، اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ ابھی اوپر متن میں آیا تھا اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ، اَلْمَفْعُوْلُ کا ترجمہ صاحبِ جامی نے کیا اَلَّذِيْ فُعِلَ کے ساتھ کیا، تو یہاں پر بھی اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ، اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ، اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ ان کی کیا ترکیب ہے وہ ترکیب سمجھ لو۔ اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ جو ہے اس کے اندر یہ الف لام اسمی ہے اور یہ مفعول کس معنی میں ہے؟ جیسے اَلضَّارِبُ کس معنی میں تھا؟ اَلَّذِيْ يَضْرِبُ، اَلْمَضْرُوْبُ کس معنی میں تھا؟ اَلَّذِيْ يُضْرَبُ، تو دیکھو اسمِ فاعل کے لیے فعلِ معروف نکالتے ہیں اور اسمِ مفعول کے لیے فعلِ مجہول نکالتے ہیں اور پھر موقع کے مطابق کبھی ماضی لے آتے ہیں اور کبھی مضارع لے آتے ہیں۔ تو اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ تو یہ اَلْمَفْعُوْلُ کس معنی میں ہوا؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ کے معنی میں ہوا اَلَّذِيْ فُعِلَ اور بِهِ کو اسی طرح ساتھ رکھو تو اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ کس معنی میں ہوا؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ، بات سمجھ میں آ گئی؟ جی اور آگے پھر ترکیب کیا ہوگی؟ اَلَّذِيْ اسمِ موصول، فُعِلَ فعلِ مجہول اور فعلِ مجہول کے لیے کیا چاہیے؟ نائب الفاعل چاہیے، تو کہتے ہیں یہ جو بِهِ جار مجرور آگے آ رہا ہے اس کی طرف ہے اس فعل کا اسناد اور یہ جار مجرور اس کا نائب الفاعل ہے، حقیقت میں مجرور نائب الفاعل ہے لیکن کہتے کیسے ہیں کہ جار مجرور جو ہے وہ اس کا نائب الفاعل ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر سنو ترکیب اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ کس معنی میں ہوا اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ کے معنی میں، اَلَّذِيْ اسمِ موصول، فُعِلَ فعل، با جارہ، ہا ضمیر مجرور محلاً، مجرور محلاً ہے یہ ہے محلِ قریب کیونکہ با جارہ داخل ہے اور محلِ بعید کیا ہے اس کا؟ یہ مرفوع ہے نائب الفاعل ہے فُعِلَ فعل کے لیے، تو جار مجرور مل کر متعلق ہوئے کس سے فُعِلَ فعل سے اور یہی نائب الفاعل بھی ہیں، تو فعلِ مجہول اپنے نائب الفاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ صلہ ہوا کس کے لیے؟ موصول کے لیے۔ تو یہ آپ پورے جملے کو موصول سے جوڑنا چاہتے ہیں اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ جملہ اور شبہ جملہ کو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو تو درمیان میں ربط ضروری ہے، تو یہاں پر اور تو کوئی ضمیر ہے ہی نہیں، فُعِلَ کے اندر خود کوئی ضمیر نہیں کیونکہ آگے بِهِ جو ہے وہ ہے نائب الفاعل بھئی، تو یہ بِهِ میں ہا ضمیر یہ راجع ہے یہ اَلَّذِيْ کو، اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ یہ ہا ضمیر کس کو راجع؟ اسمِ موصول اَلَّذِيْ کو، اس سے موصول صلہ میں ربط آ گیا، اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ کہ وہ چیز کہ فعل کو کیا گیا بِهِ اس کے ساتھ یا اس کے ذریعے۔ یاد رکھو یہ جو اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ اس کے اندر یہ جو با ہے آپ اس کو الصاق کے لیے بھی بنا سکتے ہیں اور سببیت کے لیے بھی بنا سکتے ہیں۔ توجہ ہے؟ الصاق کا معنی ایک چیز کا دوسری چیز کے ساتھ جوڑنا، متعلق کرنا۔ تو اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ یہ با الصاق کے لیے بھی ہو سکتی ہے اور سببیت کے لیے بھی۔ اگر الصاق کے لیے ہو تو پھر کیا ترجمہ کریں گے؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ وہ چیز فُعِلَ کہ فعل کو کیا گیا بِهِ اس کے ساتھ، وہ چیز کہ فعل کو اس کے ساتھ کیا گیا۔ اور اگر با کو سببیت کے لیے بنانا چاہیں تو وہ بھی آپ بنا سکتے ہیں، اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ اَلَّذِيْ وہ چیز فُعِلَ کہ فعل کو کیا گیا بِهِ اس کے ذریعے، اس کے سبب سے۔ بھئی دیکھو ضَرَبْتُ زَيْدًا یہ زَيْدًا کیا ہے؟ مفعول بہ ہے، یہ مفعول بہ ہے، اس کو مفعول بہ کیوں کہتے ہیں؟ اس لیے کیونکہ ماقبل میں یہ جو ضَرَبْتُ کا فعل ہے وہ اس کے ساتھ کیا گیا ہے یعنی فعل اس پر واقع ہوا ہے، اگر یہ زید نہ ہوتا تو یہ ضرب کا فعل ہو ہی نہیں سکتا تھا بھئی، ضرب کے لیے ہمیشہ مضروب چاہیے بغیر مضروب کے ضرب کا فعل ہو ہی نہیں سکتا، شرب کے لیے ہمیشہ مشروب چاہیے شرب کا فعل بغیر مشروب کے ہو ہی نہیں سکتا، اکل کے لیے ہمیشہ ماکول چاہیے بھئی جب تک کوئی کھائی جانے والی چیز نہیں ہوگی اکل یعنی کھانے کا فعل نہیں ہو سکتا بھئی، تو معلوم ہوا ضَرَبْتُ زَيْدًا یہ زَيْدًا کیا ہے؟ مفعول بہ ہے بھئی، مفعول بہ ہے اور ماقبل میں یہ جو فعل ہے یہ اس کے ساتھ کیا گیا ہے یا یوں کہو ماقبل والا فعل اس کے سبب سے کیا گیا ہے، توجہ ہے با سببیہ میں بنا رہا ہوں، پہلے میں نے با کو الصاق کے لیے بنایا کہ اس فعل کو اس کے ساتھ کیا گیا ہے یعنی اس پر واقع ہوا ہے اب میں با کو سببیت والا بناتا ہوں، اس فعل کو کیا گیا ہے اس کے سبب سے، اس کی وجہ سے، یہ زید تھا تو یہ والی ضرب بھی ہوئی، اگر زید نہ ہوتا تو یہ والی ضرب بھی نہیں ہو سکتی تھی، معلوم ہوا ضرب کا فعل اس مفعول بہ یعنی اس زید کی وجہ سے اس کے سبب سے ہوا ہے، یہ نہ ہوتا تو یہ فعل نہیں ہو سکتا تھا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ کس معنی میں ہے؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ اور اس کا کیا معنی ہے؟ وہ چیز کہ جس کی وجہ سے فعل کیا جائے یا وہ چیز جس کے ساتھ فعل کیا جائے۔ تو اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ یہ ہا ضمیر کس کو راجع کی؟ اَلَّذِيْ کو، یہ ہم نے کھول لیا تھا اصل میں تھا اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ پھر ہم نے کھول کر کیا بنا لیا؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ بنا لیا، تو اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ میں ہا ضمیر کس کو راجع؟ اَلَّذِيْ کو راجع۔ اور اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ میں اب آ جاؤ، اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ میں بالکل وہی ترکیب ہے جو اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ میں کی گئی۔ کیسے ترکیب ہوگی؟ اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ الف لام اسمِ موصول، مَفْعُوْلٌ یہ جو اسمِ مفعول کا صیغہ ہے یہ اس کا صلہ اور اسمِ مفعول کے لیے کیا چاہیے؟ نائب فاعل چاہیے، تو آگے بِهِ جو جار مجرور ہے یہ اس کا نائب الفاعل ہے اور بِهِ کی ہا ضمیر کس کو لوٹائیں گے؟ الف لام کو کیونکہ یہ ہے اسمِ موصول۔ بات سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ یہ وہی اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ ہے بھئی اور اَلَّذِيْ فُعِلَ بِهِ میں ہا ضمیر کس کو لوٹائی تھی؟ اَلَّذِيْ کو، تو اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ میں ہا ضمیر کس کو لوٹاؤ؟ الف لام کو کیونکہ یہ اسمِ موصول ہے اور فُعِلَ کے لیے نائب الفاعل کس کو بنایا تھا؟ بِهِ کو، تو مفعول جو اسمِ مفعول کا صیغہ آیا اس کے لیے بھی نائب الفاعل چاہیے تو کس کو بنائیں گے؟ اسی بِهِ کو بنائیں گے۔ تو اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ کیا معنی؟ وہ چیز جس کی وجہ سے فعل کو کیا جائے یا یوں کہیں وہ چیز جس کے ذریعے سے فعل کو کیا جائے، تو یہ بِهِ کیا ہے؟ نائب الفاعل ہے بھئی اس مفعول کے صیغے کے لیے۔ دوسرا لفظ لے آئیں، اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ، اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ اس کو ذرا کھولیں اَلْمَفْعُوْلُ کس معنی میں؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ کے معنی میں اور فِيْهِ کو اسی طرح ساتھ لے آؤ اَلَّذِيْ فُعِلَ فِيْهِ، اَلَّذِيْ وہ چیز فُعِلَ کہ فعل کو کیا گیا فِيْهِ اس میں یعنی وہ زمانہ یا مکان جس میں فعل کو کیا گیا بھئی۔ تو اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ اب اس کی ترکیب کریں، الف لام اسمِ موصول، مَفْعُوْلٌ اسمِ مفعول ہے یہ صلہ ہے کس کا؟ الف لام کا، اور یہ اس کے لیے نائب الفاعل چاہیے وہ کیا ہے؟ فِيْهِ جو آگے جار مجرور آ رہا ہے۔ اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ یہ کس معنی میں ہے؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ فِيْهِ اور اَلَّذِيْ فُعِلَ فِيْهِ کے اندر فِيْهِ نائب الفاعل تھا فُعِلَ کے لیے تو مفعول کے لیے بھی یہ فِيْهِ کیا ہے؟ نائب الفاعل ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ ترجمہ کیجیے اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ وہی اَلَّذِيْ فُعِلَ فِيْهِ کے ساتھ ترجمہ کرو، اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ وہ چیز کہ فعل کو کیا گیا فِيْهِ اس میں یعنی وہ زمانہ یا مکان جس میں فعل کو کیا گیا۔ معلوم ہوا اس اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ کے اندر یہ فِيْهِ بھی کیا ہے؟ نائب الفاعل ہے اسمِ مفعول کے لیے اور ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ الف لام کو راجع ہے بھئی۔ اب آئیے اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ، یہ اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ کس معنی میں ہے؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ لَهُ، ترجمہ کیجیے اَلَّذِيْ وہ چیز کہ فُعِلَ فعل کو کیا گیا لَهُ اس کی وجہ سے، اور یہ فُعِلَ کے لیے نائب فاعل یہی لَهُ ہے یہ جار مجرور، اور یہ ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ اَلَّذِيْ کو راجع ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ اب اس کی ترکیب کیجیے، الف لام اسمِ موصول، اور مفعول یہ اسمِ مفعول ہے یہ صلہ بنے گا کس کے لیے؟ اسمِ موصول الف لام کے لیے، اور لَهُ یہ جار مجرور یہ نائب الفاعل ہے اور یہ ہا ضمیر کس کو راجع؟ یہ الف لام کو راجع ہے۔ ترجمہ کیجیے اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ وہ چیز جس کی وجہ سے فعل کو کیا گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ اس کے اندر یہ بِهِ نائب الفاعل ہے، اَلْمَفْعُوْلُ فِيْهِ اس کے اندر یہ فِيْهِ نائب الفاعل ہے، اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ اس کے اندر یہ لَهُ نائب الفاعل ہے اور ان سب کے اندر یہ جو ضمیریں ہیں یہ جو غائب کی ضمیر مجرور ہے یہ لوٹ رہی ہے الف لام کو۔ تو یہ ضمیریں لوٹ رہی ہیں الف لام کو، اب آگے آپ کو صاحبِ جامی بتلائیں گے کہ اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ کی بھی یہی ترکیب ہے یعنی جیسے اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ اور فِيْهِ اور لَهُ کے اندر یہ جو جار مجرور تھے یہ نائب الفاعل بن رہے تھے تو اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ اس کے اندر یہ مَعَهُ جو ہے یاد رکھو یہ مَعَ ہے مضاف اور ہا ضمیر ہے مضاف الیہ، یہ جار مجرور تو نہیں یہ مضاف مضاف الیہ ہیں لیکن یہ بھی نائب الفاعل بنیں گے جیسے بِهِ، فِيْهِ اور لَهُ نائب الفاعل تھے۔ تو اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ ذرا اس کو کھول لیں، اَلَّذِيْ فُعِلَ مَعَهُ، اَلَّذِيْ فُعِلَ مَعَهُ وہ چیز فُعِلَ کہ فعل کو کیا گیا مَعَهُ اس کے ساتھ، تو یہ مَعَهُ کیا بنے گا؟ نائب الفاعل کس کے لیے؟ فُعِلَ فعل کے لیے اور ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ اَلَّذِيْ کو، اب پھر اس کو جوڑ لیں، اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ اس کی کیا ترکیب؟ الف لام اسمِ موصول، مَفْعُوْلٌ صیغہ اسمِ مفعول اور مَعَهُ یہ مضاف مضاف الیہ مل کر اس کے لیے نائب الفاعل اور ہا ضمیر کس کو راجع؟ الف لام کو، تو اسمِ مفعول اپنے نائب الفاعل سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ صلہ ہوا الف لام کے لیے۔ تو یہی اب بیان کریں گے، کتاب پر دیکھیے۔ تو کہتے ہیں فَقَوْلُهُ مَعَهُ مَفْعُوْلُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ تو ماتن کا قول جو ہے مَعَهُ، مَفْعُوْلُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ کہتے ہیں یہ مفعول مالم یسم فاعلہ ہے یعنی نائب الفاعل ہے، مَعَهُ کیا ہے؟ نائب الفاعل ہے أُسْنِدَ إِلَيْهِ الْمَفْعُوْلُ اس کی طرف مفعول کے صیغے کا اسناد ہوا ہے۔ توجہ ہے؟ اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ یہ مَعَهُ نائب الفاعل ہے کس کے لیے؟ یہ جو مفعول کا صیغہ ہے۔ تو کہتے ہیں أُسْنِدَ إِلَيْهِ الْمَفْعُوْلُ اس کی طرف جو ہے یہ مفعول کے لفظ کا اسناد کیا گیا ہے كَمَا أُسْنِدَ إِلَى الْجَارِّ وَالْمَجْرُوْرِ فِي الْمَفْعُوْلِ بِهِ وَفِيْهِ وَلَهُ جیسے کہ جار مجرور کی طرف اسناد کیا گیا ہے مفعول بہ، فیہ اور لہ میں۔ وَالضَّمِيْرُ الْمَجْرُوْرُ رَاجِعٌ إِلَى اللَّامِ، بھئی اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ مَعَ مضاف ہا ضمیر مضاف الیہ مجرور ہے اور یہ ہا ضمیر کس کو راجع؟ الف لام کو، وہی بیان کر رہے ہیں، کہتے ہیں وَالضَّمِيْرُ الْمَجْرُوْرُ رَاجِعٌ إِلَى اللَّامِ اور مَعَهُ کی جو ضمیرِ مجرور ہے وہ لوٹ رہی ہے الف لام کی طرف۔ وَاعْتُذِرَ عَنْ نَصْبِهِ یہاں سے اب اعتراض کا جواب دیں گے۔ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ آپ نے ہمیں کیا بتایا؟ کہ یہ مَعَهُ نائب الفاعل ہے اور نائب الفاعل تو مرفوع ہوتا ہے اور مَعَهُ دیکھو مَعَ یہ تو منصوب ہے، نائب الفاعل تو مرفوع ہوتا ہے اور یہ مَعَ تو منصوب ہے، یاد رکھنا یہ جو مَعَ ہے نا مَعَ، یہ معرب ہے، یہ معرب ہے اور یہ کلام کے اندر کبھی ظرف واقع ہوتا ہے اور کبھی حال بنتا ہے، کبھی کلام میں یہ ظرف یعنی مفعول فیہ بنتا ہے اور کبھی یہ حال بنتا ہے اور مفعول فیہ بھی منصوب ہوتا ہے اور حال بھی منصوب ہوتا ہے تو یہ مَعَ اکثر اکثر منصوب ہی استعمال ہوگا کیونکہ یا تو یہ ظرف بنے گا یا حال بنے گا۔ تو یہ معرب ہے بھئی معرب اور پتہ کیسے چلے گا کہ یہ معرب ہے؟ یاد رکھو یہ جو مَعَ ہے یہ اضافت کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے اور کبھی بغیر اضافت کے بھی استعمال ہوتا ہے، دیکھو مَعَهُ مَعَ مضاف ہا ضمیر مضاف الیہ یہاں اضافت کے ساتھ ہے، آپ ذرا اس کی اضافت ختم کر دیں تو کیا بن جائے گا مَعًا، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو مَعًا زید اور عمرو اکٹھے آئے، یہ مَعًا یہ یہی مَعَ ہے، دیکھو آپ نے اضافت ختم کی تو اس پر تنوین آ گئی، معلوم ہوا یہ معرب ہے، اگر یہ مبنی ہوتا تو مبنی پر تو تنوین نہیں آتی بھئی تو یہ معرب ہے بھئی۔ تو جب یہ معرب ہے اور آپ نے اس کو نائب الفاعل قرار دے دیا ہے تو پھر تو اس پر رفع آنا چاہیے، تو اس کا جواب دیں گے، اس کا جواب دیں گے کہ ایسا لفظ جو اکثر منصوب استعمال ہوتا ہو، اکثر منصوب استعمال ہوتا ہو تو بعض نحوی حضرات نے یہ عذر پیش فرمایا ہے کہ ایسا لفظ جو اکثر منصوب استعمال ہوتا ہو اس کی طرف جب فعل کا اسناد کیا جائے تو اس کو منصوب ہی چھوڑ دیتے ہیں یعنی جس حالت پر وہ اکثر ہوتا ہے اسی حالت پر اس کو برقرار رکھتے ہیں اور یہ مَعَ اکثر کس حال پر ہوتا ہے؟ منصوب ہوتا ہے تو لہٰذا اس کو اسی حال پر چھوڑ دیا جائے گا۔ مَعَ اکثر ظرف استعمال ہوتا ہے یا حال، ظرف بھی منصوب حال بھی منصوب تو جب اس کی طرف فعل کا اسناد کیا گیا تو اس پر رفع آنا چاہیے لیکن اس پر اسی نصب کو چلنے دیا گیا کیونکہ اس پر اکثر کیا آتا ہے؟ نصب آتا ہے تو اسی کو باقی رکھا گیا تو اگرچہ یہ نائب الفاعل ہے لیکن اس کو اسی وجہ سے منصوب چھوڑ دیا گیا کیونکہ یہ اکثر کس طرح استعمال ہوتا ہے؟ نصب کے ساتھ۔ جی اب دیکھیے بھئی کتاب پر، کہتے ہیں وَاعْتُذِرَ عَنْ نَصْبِهِ اور عذر پیش کیا گیا اس مَعَ کے نصب سے بِمَا جَوَّزَهُ بَعْضُ النُّحَاةِ وہ جو جائز قرار دیا ہے بعض نحویوں نے، مَا سے مراد ہے ضابطہ اور قانون۔ وَاعْتُذِرَ عَنْ نَصْبِهِ اور عذر پیش کیا گیا اس مَعَهُ کے نصب سے بِمَا جَوَّزَهُ بَعْضُ النُّحَاةِ اس ضابطے سے کہ جائز قرار دیا ہے بعض نحویوں نے، بھئی وہ کون سا ضابطہ ہے؟ بات ابھی بھی پوری طرح واضح نہیں تو آگے پھر بیان چاہیے تو مِن کے ساتھ بیان کر رہے ہیں تو یہ مِن بیان ہے مَا کا اور مَا سے کیا مراد ہے؟ قانون اور ضابطہ، کہ اس ضابطے کی وجہ سے وہ جو بعض نحویوں نے جائز قرار دیا ہے وہ ضابطہ کیا ہے؟ کہتے ہیں مِنْ إِسْنَادِ الْفِعْلِ إِلَى لَازِمِ النَّصْبِ یعنی کہ فعل کا اسناد کرنا لازم النصب کی طرف یعنی ایسا اسم جس کے ساتھ نصب لازم ہو، یہ مَعَ بھی جو ہے اکثر اکثر کس طرح استعمال ہوتا ہے؟ نصب کے ساتھ تو گویا اس کے ساتھ نصب لازم ہی ہے بھئی، تو کہتے ہیں کہ مِنْ إِسْنَادِ الْفِعْلِ إِلَى لَازِمِ النَّصْبِ یعنی وہ جو فعل کا اسناد کیا جائے کسی لازم النصب کی طرف وَتَرْكِهِ مَنْصُوْبًا اور اس کو منصوب ہی چھوڑ دیا جائے جَرْيًا عَلَى مَا چلتے ہوئے اسی نصب پر، مَا سے مراد ہے نصب اور هُوَ ضمیر راجع ہے لازم النصب کو، عَلَى مَا اسی نصب پر چلتے ہوئے هُوَ عَلَيْهِ جس پر وہ لازم النصب تھا فِي الأَكْثَرِ اکثر احوال کے اندر بھئی۔ پھر ترجمہ دیکھیے، کہتے ہیں وَاعْتُذِرَ عَنْ نَصْبِهِ بِمَا جَوَّزَهُ بَعْضُ النُّحَاةِ اور عذر پیش کیا گیا ہے اس مَعَهُ کے نصب سے اس قاعدے کے ذریعے اس ضابطے کے ذریعے کہ جائز قرار دیا ہے بعض نحویوں نے مِنْ إِسْنَادِ الْفِعْلِ إِلَى لَازِمِ النَّصْبِ وَتَرْكِهِ مَنْصُوْبًا یعنی فعل کا اسناد کرنا لازم النصب کی طرف اور اس کو منصوب ہی چھوڑ دینا جَرْيًا عَلَى مَا هُوَ عَلَيْهِ فِي الأَكْثَرِ چلتے ہوئے اسی نصب پر جو اس لازم النصب پر اکثر ہوتا ہے، اس پر چلتے ہوئے فعل کا اسناد جب لازم النصب کی طرف کیا جاتا ہے تو اس کو اسی طرح منصوب چھوڑ دیا جاتا ہے اس کے اس حالت پر جس پر وہ اکثر ہوتا ہے۔ وَإِلَيْهِ ذُهِبَ فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَىٰ اور اسی کی طرف جایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کے اس قول میں بھی یعنی اسی کی طرف ذہاب کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کے اس قول میں بھی لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ عَلَى قِرَاءَةِ النَّصْبِ۔ لَقَدْ تَقَطَّعَ بھئی اس کے آگے یہ جو بَيْنَكُمْ ہے یاد رکھو یہ بَيْنَكُمْ مضاف مضاف الیہ مل کر یہ فاعل ہے تَقَطَّعَ کا، یہ فاعل ہے تَقَطَّعَ کا اور بعض قراءتوں میں تو یہ منصوب ہے اور بعض کے اندر باقاعدہ اس پر رفع آیا ہے لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنُكُمْ بھئی، رفع آیا معلوم ہوا یہ کیا بن رہا ہے؟ فاعل بن رہا ہے لیکن بعض قراءتوں میں تو نصب ہی ہے، تو چاہے رفع والی قراءت ہے چاہے نصب والی قراءت ہے، ہے دونوں کے اندر یہ فاعل۔ تو جنہوں نے رفع پڑھا ان پر تو کوئی اشکال نہیں لیکن جنہوں نے نصب پڑھا ان پر اعتراض ہوتا ہے کہ یہ تو فاعل ہے پھر اس پر نصب کیوں ہے؟ تو وہی جواب جو ابھی ذکر ہو گیا، وہی عذر یہاں بھی پیش کیا جاتا ہے کہ بَيْنَ جو ہے لازم النصب ہے یہ ہمیشہ نصب کے ساتھ استعمال ہوتا ہے تو لہٰذا جب اس کی طرف فعل کا اسناد کیا گیا تو اس کو اسی طرح منصوب چھوڑ دیا گیا اس کے ان احوال پر چلتے ہوئے جو اس میں اکثر ہوتے ہیں یعنی اکثر یہ منصوب ہوتا ہے تو اس کو منصوب ہی چھوڑ دیا گیا لیکن ہے یہ فاعل ہی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ عَلَى قِرَاءَةِ النَّصْبِ بنابر نصب والی قراءت کے، بھئی اس پر اشکال ہوتا ہے نا، بھئی رفع والی قراءت میں تو وہ رفع چاہیے اور رفع اس پر آ رہا ہے اعتراض صرف کس پر ہوتا ہے؟ نصب والی قراءت پر تو اس میں بھی یہی جواب دیا۔ تو لَقَدْ تَقَطَّعَ کا معنی ہے تحقیق قطعِ تعلق ہو گیا تمہارے درمیان۔ مشرکین سے کہا جائے گا قیامت کے دن، مشرکین آئیں گے اور ساتھ وہ چیزیں جن کو وہ اللہ کا شریک بناتے تھے وہ ان کے ساتھ نہیں ہوں گی تو ان سے کیا کہا جائے گا کہ تمہارے وہ شریک کہاں ہیں؟ لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ تمہارے درمیان قطعِ تعلق ہو چکا ہے۔ تو کہتے ہیں وَإِلَيْهِ ذُهِبَ فِيْ قَوْلِهِ تَعَالَىٰ اور اسی اعتذار کی طرف جایا گیا ہے یعنی یہی عذر پیش کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ کے اس قول میں بھی لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ عَلَى قِرَاءَةِ النَّصْبِ کس قراءت پر؟ نصب والی قراءت پر کہ یہاں نصب اس لیے چھوڑ دیا گیا۔ وَفِيْ بَعْضِ الْحَوَاشِيْ اور کہتے ہیں بعض حواشی کے اندر یہ بات درج ہے کہ أَنَّ هٰذَا الرَّأْيَ شَرِيْفٌ جِدًّا کہ یہ رائے بڑی شریف یعنی بڑے شرف والی ہے، اردو والا شریف نہیں بھئی اردو میں تو شریف کہتے ہیں جو سیدھا سادھا آدمی ہو، شریف، یہاں شریف شرف سے ہے شرف یعنی اونچے درجے والی، یہ بڑے اونچے درجے والی رائے ہے یعنی بڑی اعلیٰ رائے ہے، کون سی رائے؟ یہ جو مَعَهُ کو نائب الفاعل قرار دیا گیا، اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ اس کے اندر یہ مَعَهُ کو نائب الفاعل جو قرار دیا گیا ہے یہ بڑی اعلیٰ رائے ہے۔ بھئی اعلیٰ رائے کس طرح ہے؟ کہتے ہیں بھئی ایک تو اس کی موافقت ہو گئی قرآن کے ساتھ، قرآن کے اندر بھی بَيْنَكُمْ فاعل ہے اور اس کو منصوب ہی چھوڑ دیا گیا اور اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ میں بھی مَعَهُ نائب الفاعل ہے اور اس کو منصوب ہی چھوڑ دیا گیا تو قرآن کے ساتھ بھی اس کی موافقت ہو گئی جب اس کو نائب الفاعل قرار دیں، اور نیز مفعول بہ، مفعول فیہ اور مفعول لہ کے ساتھ بھی اس کی موافقت ہو گئی ان میں بھی یہ جو بِهِ، فِيْهِ اور لَهُ ہیں وہ کیا ہیں؟ نائب الفاعل اور یہاں پر بھی کیا کہا کہ یہ مَعَهُ نائب الفاعل ہے۔ تو کہتے ہیں وَفِيْ بَعْضِ الْحَوَاشِيْ أَنَّ هٰذَا الرَّأْيَ شَرِيْفٌ جِدًّا اور بعض حواشی میں ہے کہ یہ رائے جو ہے بڑی اونچی ہے بڑی اعلیٰ ہے کہ جو اس مَعَهُ کو نائب الفاعل قرار دیا گیا۔ وَقِيْلَ اور کہا گیا ہے، یہ دوسری توجیہ کر رہے ہیں بھئی، وَقِيْلَ الْوَجْهُ اور کہا گیا ہے وجہ یہ ہے یعنی اس کی ترکیب میں کہ أَنْ يُجْعَلَ مِنْ قَبِيْلِ کہ اس کو اس قبیل سے بنا دیا جائے وَقَدْ حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ۔ حِيْلَ، حَالَ يَحُوْلُ حَيْلُوْلَةً کا معنی ہے حائل ہونا، رکاوٹ ڈالنا، اسی سے حِيْلَ فعلِ مجہول لایا گیا، بَيْنَ الْعَيْرِ، عَيْر کہتے ہیں گدھے کو بھئی اور زیادہ تر اس کا اطلاق ہوتا ہے جنگلی گدھے پر بھئی، اور نَزَوَان، نَزَوَان کا معنی ہے پھرتی دکھانا، تیزی دکھانا اور اسی طرح چھلانگ لگانا، تو معنی کیا ہے حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ رکاوٹ ڈال دی گئی جنگلی گدھے اور اس کی چھلانگ کے درمیان یا یوں کہو جنگلی گدھے اور اس کی پھرتی اور تیزی کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی۔ یہ ضرب المثل بن چکا ہے بھئی، یہ دراصل مصرع ہے ایک شعر کا ایک شاعر نے کہا تھا، کوئی شاعر تھا کسی جنگ میں وہ زخمی ہو گیا یا کسی نے زخمی کر دیا، شدید زخمی ہو گیا اور بڑے لمبے عرصے تک وہ بستر پر پڑا رہا ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک، تو گھر والے بھی اتنا طویل بیمار ہو خدمت کر کر کے تھک جاتے ہیں تو ایک دن اس کی بیوی نے اس کے سامنے ہی کسی سے کہہ دیا لَا حَيٌّ فَيُرْجَى وَلَا مَيِّتٌ فَيُلْقَى، لَا حَيٌّ فَيُرْجَى نہ تو یہ زندہ ہے کہ اس سے کسی چیز کی امید کی جائے وَلَا مَيِّتٌ فَيُلْقَى اور نہ یہ مردہ ہے کہ اس کو قبر میں ڈال دیا جائے۔ تو اس کو بیوی کی یہ بات سن کر بڑا غصہ چڑھا اور اس نے ارادہ کیا کہ اٹھوں تلوار اٹھاؤں اور بیوی کو قتل کر دوں لیکن اتنا کمزور ہو چکا تھا کہ کمزوری کی وجہ سے اپنے اس ارادے پر عمل نہ کر سکا کہ اٹھے تلوار اٹھائے اور بیوی کو کیا کر دے؟ قتل کر دے، وہ اٹھنا ہی اس کے لیے مشکل تھا کہاں تلوار اٹھاتا اور اس کو قتل کرتا، تو لہٰذا وہ اپنے اس ارادے کو پورا نہ کر سکا تو اس موقع پر اس نے شعر کہا اور اس کا ایک مصرع یہ ہے وَقَدْ حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ کہ میں نے تو بیوی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن جنگلی گدھے اور اس کی چھلانگ کے درمیان اس کی پھرتی کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی۔ تو یہ ضرب المثل بن چکا ہے جب کوئی طاقتور آدمی ہو اور کسی معاملے میں وہ عاجز آ جائے اس چیز کو وہ کر نہ سکے تو اس وقت کہتے ہیں کہ وَقَدْ حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ۔ تو اب اس کے اندر دیکھو وَقَدْ حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ یہاں حِيْلَ فعلِ مجہول آیا اور فعلِ مجہول کے لیے کیا چاہیے؟ نائب الفاعل چاہیے، تو یہ نائب الفاعل کیا ہے؟ کس کو بنائیں؟ نائب الفاعل کا پتہ نہیں چل رہا اور پیچھے کیا آیا تھا؟ پہلے جو ہم نے ترکیب کی، اَلْمَفْعُوْلُ بِهِ وَفِيْهِ وَلَهُ ان کو ہم نے کیا بنایا تھا؟ نائب الفاعل، کیوں بنایا تھا؟ کیونکہ وہ جار مجرور تھے اور مجرور بھی دراصل کیا ہوتا ہے؟ مفعول بہ غیرِ صریح ہوتا ہے اور فعلِ مجہول لایا جائے تو مفعول بہ کو کیا بناتے ہیں؟ نائب الفاعل، تو اس لیے وہاں پر وہ جار مجرور کو نائب الفاعل قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مفعول بہ غیرِ صریح تھا، اور یہاں تو کوئی جار مجرور بھی نہیں ہے، حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ یہ تو آگے ظرف آ رہا ہے، تو پھر اس کے اندر بعض علمائے نحو جو ہیں وہ اور تاویل کرتے ہیں، میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ بعض اوقات کسی فعل کے فاعل یا نائب الفاعل کا پتہ نہ چلے تو پھر اس فعل کے اندر ضمیر اسی کے مصدر کو لوٹا دیتے ہیں، اسی کے مصدر کو لوٹا دیتے ہیں مثلاً فُعِلَ فعل آیا کسی جگہ پر اور اس کے نائب الفاعل کا پتہ نہیں چل رہا تو پھر فُعِلَ کے اندر ہی هُوَ ضمیر اس کے مصدر کو لوٹا دیں گے فُعِلَ هُوَ اور یہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ اسی کے مصدر کو، اسی فُعِلَ کے مصدر کو اور فُعِلَ کا مصدر کیا؟ فِعْلٌ، فِعْلٌ۔ تو پہلے کیا تھا؟ فُعِلَ هُوَ، هُوَ کی جگہ مصدر کو ہی لے آؤ تاکہ بات واضح ہو جائے فُعِلَ فِعْلٌ، فُعِلَ فِعْلٌ، اور پھر یاد رکھو اس کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ ترجمہ یوں کرتے ہیں دیکھو کیا بن گیا، پہلے کیا تھا؟ فُعِلَ پھر اس کے اندر ضمیر نکالی کس کو راجع کی؟ اسی کے مصدر کو، پھر ضمیر کی جگہ اس مصدر ہی کو لے آئے بات سمجھانے کے لیے کہ یہ کیا ہے فُعِلَ فِعْلٌ ہے بھئی اور پھر یہ جو فُعِلَ فعل ہے اس کو بدل دیتے ہیں آگے فِعْلٌ مصدر کو اسی طرح رکھتے ہیں یہ فُعِلَ فعل کو بدلتے ہیں اور اس کی جگہ يَقَعُ یا وَقَعَ یا حَصَلَ وغیرہ کوئی فعل موقع کے مطابق لے آتے ہیں، تو فُعِلَ فِعْلٌ کس معنی میں ہوا؟ وَقَعَ فِعْلٌ فعل ہوا، یا حَصَلَ فِعْلٌ فعل ہوا، یا ثَبَتَ فِعْلٌ فعل ہوا معنی سب کا ایک ہی ہے، تو فُعِلَ فِعْلٌ کا کیا معنی؟ وَقَعَ فِعْلٌ یا حَصَلَ فِعْلٌ فعل حاصل ہوا یعنی فعل ہوا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر حِيْلَ آیا بھئی اور یہ حِيْلَ فعلِ مجہول ہے اور اس کے نائب فاعل کا پتہ نہیں چل رہا اور آگے کوئی جار مجرور بھی نہیں ہے کہ اس کو اس کا نائب الفاعل بنا دیں، تو پھر کہتے ہیں اسی کے اندر ضمیر نکالو اور اس کے مصدر کو لوٹا دو حِيْلَ هُوَ، حِيْلَ هُوَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ اور هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ اسی کے مصدر کو، تو هُوَ کو ذرا ہٹا دو اسی کے مصدر کو لے آؤ حِيْلَ الْحَيْلُوْلَةُ، اس کا مصدر حَيْلُوْلَة ہے حَالَ يَحُوْلُ حَيْلُوْلَةً تو حِيْلَ الْحَيْلُوْلَةُ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ، اور پھر میں نے ترجمہ کرنے کا طریقہ بھی بتلایا کہ وہ فعل کو بدل دو وَقَعَ یا ثَبَتَ یا حَصَلَ سے، تو حِيْلَ الْحَيْلُوْلَةُ تو حِيْلَ کو ہٹائیں اور وَقَعَ لے آئیں أَيْ وَقَعَ الْحَيْلُوْلَةُ، حَيْلُوْلَة واقع ہوا، رکاوٹ واقع ہو گئی بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ جنگلی گدھے اور اس کی چھلانگ میں یا اس کی پھرتی میں، دیکھو معنی بہترین ہو گیا۔ تو معلوم ہوا بعض نحوی حضرات کیا فرماتے ہیں کہ فعلِ مجہول کے نائب فاعل کا پتہ نہ چلے تو اس کے اندر ضمیر اسی کے مصدر کو لوٹا دو۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں وَقِيْلَ اور کہا گیا ہے، دیکھو اس دوسرے قول کو قِيْلَ کے ساتھ ذکر کر رہے ہیں اور پہلی رائے جو تھی کہ مَعَهُ اس کو کیا بنا دو نائب الفاعل اس کو اعلیٰ رائے قرار دیا اور دوسرے کو قِيْلَ کے ساتھ ذکر کر رہے ہیں کیونکہ بعض نحوی اس سے اختلاف کرتے ہیں، قِيْلَ صیغہ تمریض ہے اس کے ساتھ کمزور قول کو نقل کیا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَقِيْلَ اور کہا گیا ہے اَلْوَجْهُ کہ اس کی ترکیب میں وجہ یہ ہے کہ أَنْ يُجْعَلَ مِنْ قَبِيْلِ کہ اس کو بنا دیا جائے اس قبیل سے وَقَدْ حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ، فَإِنَّ مَفْعُوْلَ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ فِيْهِ الضَّمِيْرُ الرَّاجِعُ إِلَى مَصْدَرِهِ اس لیے کیونکہ مفعول مالم یسم فاعلہ جو ہے فِيْهِ وہ اس حِيْلَ کے اندر جو ہے، یہ جو حِيْلَ کا فعل آیا اس کے اندر جو ہے مفعول مالم یسم فاعلہ جو ہے اَلضَّمِيْرُ الرَّاجِعُ إِلَى مَصْدَرِهِ وہ ضمیر ہے جو لوٹ رہی ہے اس کے مصدر کو أَيْ حِيْلَ الْحَيْلُوْلَةُ دیکھو یہ ہے تقدیرِ عبارت، لِأَنَّ بَيْنَ بھئی سوال کہ حِيْلَ کے اندر ضمیر اسی کے مصدر کو راجع کی یہ بَيْنَ یہ آگے آ رہا ہے اس کو نائب الفاعل کیوں نہیں بنایا؟ تو یہ علمائے نحو جنہوں نے ضمیر مصدر کو راجع کی ہے وہ فرماتے ہیں کہ یہ بَيْنَ لازمُ الظرفیت ہے، یہ ہمیشہ ظرف ہی بنتا ہے اس نے مفعول فیہ ہی بننا ہے اس نے ظرف بننا ہے اور اس نے منصوب رہنا ہے یہ لازم النصب ہے اس کے ساتھ نصب لازم ہے، تو لہٰذا اس لیے اس کو نائب الفاعل نہیں بنا سکتے تو حِيْلَ کے اندر ضمیر اسی کے مصدر کو لوٹا کر اس ضمیر کو نائب الفاعل بنائیں گے۔ تو کہتے ہیں لِأَنَّ بَيْنَ لِلُزُوْمِ ظَرْفِيَّتِهِ اس لیے کیونکہ بَيْنَ جو ہے لِلُزُوْمِ ظَرْفِيَّتِهِ اپنی ظرفیت کے لازم ہونے کی وجہ سے لَا يُقَامُ مَقَامَ الْفَاعِلِ یہ فاعل کے قائم مقام نہیں ہو سکتا۔ فَعَلَى هٰذَا تو بنابر اس توجیہ کے يَكُوْنُ مَعْنَاهُ معنی یہ ہو جائے گا اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ بِمُصَاحَبَتِهِ، دیکھو وہی عبارت لے آئے جو اوپر تھی اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ أَيِ الَّذِيْ فُعِلَ بِمُصَاحَبَتِهِ، توجہ ہے؟ تو وہاں پر دیکھو صرف فُعِلَ ذکر تھا اب یہاں کیا کہا اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ بِمُصَاحَبَتِهِ یعنی فُعِلَ کی ضمیر کس کو لوٹا دی؟ اسی کے مصدر کو لوٹا دی تو تقدیرِ عبارت کیا بن گئی؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ بِمُصَاحَبَتِهِ یعنی مفعول معہ وہ چیز ہے فُعِلَ فِعْلٌ کہ فعل کو کیا جائے بِمُصَاحَبَتِهِ اس کی مصاحبت میں بھئی۔ اور یہ بھی یاد رکھنا بھئی کہ یہ جو حِيْلَ بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ اس کے اندر وہ جو پہلی توجیہ ذکر کی وہ بھی جاری ہو سکتی ہے کہ اسی بَيْنَ الْعَيْرِ وَالنَّزَوَانِ کو کیا بنا دیا جائے؟ حِيْلَ کے لیے نائب الفاعل بنا دیا جائے، پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ بَيْنَ پر نصب کیوں ہے؟ تو جواب وہی جو پیچھے گزر گیا کہ چونکہ بَيْنَ جو ہے لازم النصب ہے لہٰذا اس کو نائب الفاعل بنانے کے باوجود اسی نصب پر چھوڑ دیا گیا جس نصب پر یہ اکثر ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ فَعَلَى هٰذَا تو اس توجیہ کی بنا پر یہ جو دوسری توجیہ ہے يَكُوْنُ مَعْنَاهُ مفعول معہ کا معنی کیا ہوگا؟ وہ جو اوپر متن میں آیا تھا اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ اس توجیہ کی بنیاد پر اس کا معنی کیا ہوگا؟ اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ بِمُصَاحَبَتِهِ، اَلَّذِيْ فُعِلَ فِعْلٌ وہ چیز کہ فعل کو کیا گیا یا فُعِلَ کی جگہ وَقَعَ لے آؤ، وہ چیز کہ وَقَعَ فِعْلٌ کہ فعل واقع ہوا بِمُصَاحَبَتِهِ اس کی مصاحبت کے ساتھ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معنی ہوگا عَلَى أَنْ يَكُوْنَ مَفْعُوْلُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ ضَمِيْرًا رَاجِعًا إِلَى مَصْدَرِهِ بنابر اس کے کہ مفعول مالم یسم فاعلہ جو ہے ضَمِيْرًا ایسی ضمیر ہے رَاجِعًا إِلَى مَصْدَرِهِ جو لوٹ رہی ہے اسی کے مصدر کی طرف۔ بھئی دیکھیے اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ، دوسری توجیہ ذکر کر رہے ہیں، دوسری توجیہ کے مطابق، پہلی توجیہ کیا تھی؟ کہ یہ مَعَهُ اسی کو نائب الفاعل بنا دو۔ دوسری توجیہ کیا ہے کہ مَعَهُ یہ تو لازم النصب ہے لازم الظرفیت ہے لہٰذا یہ نائب الفاعل نہیں بن سکتا تو مفعول کے اندر نائب الفاعل کی ضمیر نکال لو اور وہ مفعول کے اندر جو نائب الفاعل کی ضمیر ہے کس کو لوٹا دو؟ اسی کے مصدر کو، اسی کے مصدر کو لوٹا دو اور یہ مَعَهُ کی ہا ضمیر کس کو لوٹاؤ؟ الف لام کو لوٹاؤ یہ ربط دے رہی ہے۔ ترکیب سمجھ میں آئی؟ تو یہ معنی ہے عَلَى أَنْ يَكُوْنَ بنابر اس کے کہ مَفْعُوْلُ مَا لَمْ يُسَمَّ فَاعِلُهُ کہ اس کا مفعول مالم یسم فاعلہ جو ہے ضَمِيْرًا ایسی ضمیر ہے رَاجِعًا إِلَى مَصْدَرِهِ جو لوٹ رہی ہے اسی کے مصدر کی طرف وَالضَّمِيْرُ الْمَجْرُوْرُ لِلْمَوْصُوْلِ اور وہ ضمیر جو مجرور ہے وہ موصول کے لیے ہے۔ اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ، اَلْمَفْعُوْلُ کے اندر ضمیر نکال لی هُوَ وہ کیا ہے؟ نائب فاعل، کس کو لوٹ رہی ہے؟ مصدر کو، تو وہ هُوَ ضمیر وہ تو مرفوع ہے اور اَلْمَفْعُوْلُ مَعَهُ یہ ہا ضمیر کیا ہے؟ مجرور ہے، یہ ہا ضمیر یہ الف لام کو لوٹ رہی ہے۔ یہی بیان کر رہے ہیں وَالضَّمِيْرُ الْمَجْرُوْرُ لِلْمَوْصُوْلِ کہ وہ ضمیر جو مجرور ہے وہ اسمِ موصول کے لیے ہے یعنی اس کی طرف لوٹ رہی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا؟ دو ترکیبیں انہوں نے بتا دیں کہ آپ مَعَهُ کو بھی نائب الفاعل بنا سکتے ہیں اور ایک صورت یہ ہے کہ آپ اس کو ظرف ہی رہنے دیں البتہ یہ جو مفعول کے اندر هُوَ ضمیر نکالیں وہ نائب الفاعل ہے جو اسی کے مصدر کو یعنی فِعْلٌ کو لوٹ جائے گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ هُوَ مَذْكُوْرٌ بَعْدَ الْوَاوِ کہ مفعول معہ وہ ہے جو مذکور ہوتا ہے واؤ کے بعد۔ کس کے بعد مذکور ہوتا ہے؟ واؤ کے بعد۔ اِحْتِرَازٌ عَنِ الْمَذْكُوْرِ بَعْدَ غَيْرِهِ تو اس قید کے ذریعے احتراز کیا اس سے جو مذکور ہو واؤ کے علاوہ کے بعد۔ صاحبِ جامی فرما رہے ہیں اِحْتِرَازٌ عَنِ الْمَذْكُوْرِ بَعْدَ غَيْرِهِ کہ یہ جو واؤ کے بعد مذکور ہونے کی قید لگائی اس کے ذریعے دراصل احتراز ہے جو واؤ کے علاوہ کے بعد واقع ہو یعنی واؤ کے علاوہ یعنی فا وغیرہ کے بعد جو واقع ہوگا وہ مفعول معہ نہیں ہو سکتا، مفعول معہ ہمیشہ کس کے بعد آئے گا؟ واؤ کے بعد آئے گا۔ تو کہتے ہیں اِحْتِرَازٌ عَنِ الْمَذْكُوْرِ بَعْدَ غَيْرِهِ كَالْفَاءِ کہتے ہیں اس قید کے ذریعے احتراز کیا اس اسم سے جو مذکور ہو واؤ کے علاوہ کے بعد جیسے کہ فا وغیرہ ہیں۔ لِمُصَاحَبَتِهِ مَعْمُوْلَ فِعْلٍ۔ لِمُصَاحَبَتِهِ یاد رکھنا یہ مصاحبت مصدر ہے اور مصدر بھی اپنے فعل جیسا عمل کرتا ہے اور یہ ہا ضمیر یہ مفعول معہ کو راجع ہے، وہ مصاحبت کون کرتا ہے؟ مفعول معہ کرتا ہے تو یہ ہے فاعل مصاحبت کرنے والا اور کس کی مصاحبت کرتا ہے؟ مَعْمُوْلَ فِعْلٍ یہ منصوب ہے یہ مفعول بہ ہے مصاحبت کے لیے، لِمُصَاحَبَتِهِ مَعْمُوْلَ فِعْلٍ اس وجہ سے کہ وہ مفعول معہ مصاحب ہوتا ہے معمولِ فعل کا۔ بھئی لِمُصَاحَبَتِهِ میں لام آیا تو یہ لام کس سے متعلق ہے؟ جار مجرور کس سے متعلق ہے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ یہ جو هُوَ مَذْكُوْرٌ یہ جو اسمِ مفعول کا صیغہ آیا مَذْكُوْرٌ یہ اس کے ساتھ متعلق ہے، لِمُصَاحَبَتِهِ اس کو جوڑیں مَذْكُوْرٌ سے، مفعول معہ مذکور ہوتا ہے واؤ کے، مفعول معہ واؤ کے بعد ذکر کیا جاتا ہے لِمُصَاحَبَتِهِ اس وجہ سے کہ وہ مصاحب ہوتا ہے معمولِ فعل کا۔ تو یہ لام یاد رکھو تعلیل کے لیے ہے، لامِ اجلیہ ہے، علت بیان کرنے کے لیے ہے۔ تو کہتے ہیں اَللَّامُ مُتَعَلِّقٌ بِمَذْكُوْرٍ یہ لام جو ہے مَذْكُوْرٌ سے متعلق ہے، یہاں آپ یوں بھی پڑھ سکتے ہیں بِمَذْكُوْرٍ کیونکہ با جارہ داخل ہے اور آپ چاہیں تو بِمَذْكُوْرٌ پڑھیں یعنی اعرابِ حکائی کیونکہ یہ لفظ کہاں سے لیا؟ وہ اوپر متن سے هُوَ مَذْكُوْرٌ اور متن کے اندر تو اس لفظ پر رفع تھا تو آپ بھی یہاں رفع پڑھ سکتے ہیں، اس کو کہتے ہیں اعرابِ حکائی بھئی۔ تو یہ اعرابِ حکائی ہے لیکن مثلاً کیسے پڑھا؟ اَللَّامُ مُتَعَلِّقٌ بِمَذْكُوْرٌ، تو مَذْكُوْرٌ کیوں پڑھا اعرابِ حکائی کی وجہ سے، البتہ محلاً یہ بھی مجرور ہے کیونکہ با جارہ داخل ہے۔ تو کہتے ہیں اَللَّامُ مُتَعَلِّقٌ بِمَذْكُوْرٍ یہ لام متعلق ہے مَذْكُوْرٌ کے ساتھ أَيْ يَكُوْنُ ذِكْرُهُ بَعْدَ الْوَاوِ یعنی وہ مفعول معہ کو واؤ کے بعد ذکر کرنے کی وجہ جو ہے لِأَجْلِ مُصَاحَبَتِهِ مَعْمُوْلَ فِعْلٍ اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ مصاحب ہوتا ہے معمولِ فعل کا وَإِفَادَتِهِ إِيَّاهَا اور اس وجہ سے کہ وہ واؤ اس مصاحبت کا فائدہ دیتا ہے۔ اس کو واؤ کے بعد کیوں ذکر کیا جاتا ہے؟ کہ یہ معمولِ فعل کا مصاحب ہوتا ہے اور یہ واؤ اس مصاحبت کا فائدہ دیتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَإِفَادَتِهِ یہ إِفَادَتِهِ کی ہا ضمیر لوٹائیں واؤ کو، اور وہ واؤ فائدہ دیتا ہے إِيَّاهَا اس مصاحبت کا۔ سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمَعْمُوْلُ فَاعِلًا برابر ہے کہ وہ معمول فاعل ہو۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ وہ جو معمولِ فعل ہے جس کی مصاحبت کے لیے مفعول معہ آیا ہے وہ معمولِ فعل فاعل بھی ہو سکتا ہے اور مفعول بہ بھی یعنی مفعول معہ فاعل کی مصاحبت کے لیے بھی آتا ہے اور مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے بھی آتا ہے۔ تو کہتے ہیں سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمَعْمُوْلُ فَاعِلًا برابر ہے کہ وہ معمول فاعل ہو نَحْوُ مثال کے طور پر اِسْتَوَى الْمَاءُ وَالْخَشَبَةَ یہ وَالْخَشَبَةَ یہ مفعول معہ ہے، اس پر نصب پڑھنا ہے، اِسْتَوَى الْمَاءُ پانی برابر ہو گیا وَالْخَشَبَةَ أَيْ مَعَ الْخَشَبَةِ لکڑی کے ساتھ، پانی برابر ہو گیا لکڑی کے ساتھ۔ یعنی بھئی بعض اوقات کنویں وغیرہ میں لکڑی وغیرہ لگائی جاتی ہے پانی کی مقدار ماپنے کے لیے اس کی پیمائش کرنے کے لیے، تو کسی نے دوسرے سے پوچھا کہ کنویں میں کتنا پانی ہو چکا ہے؟ تو کچھ اونچائی پر لکڑی مثلاً لگی ہوئی تھی دیوار کے اندر تو وہ اس کو بتلاتا ہے اِسْتَوَى الْمَاءُ وَالْخَشَبَةَ کہ پانی اس لکڑی کے برابر ہو گیا ہے یعنی اس تک پہنچ چکا ہے۔ تو اب دیکھو اِسْتَوَى الْمَاءُ یہ الْمَاءُ فاعل ہے اِسْتَوَى کے لیے اور فاعل کے بعد وَالْخَشَبَةَ مفعول معہ آیا، تو مفعول معہ کس کا مصاحب ہوا؟ فاعل کا مصاحب ہوا، فاعل بھی فعل کا معمول ہوتا ہے اور مفعول بہ بھی فعل کا معمول ہوتا ہے۔ تو کہتے ہیں سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْمَعْمُوْلُ فَاعِلًا برابر ہے کہ وہ معمول جو ہے فعل کا وہ فاعل ہو نَحْوُ اِسْتَوَى الْمَاءُ وَالْخَشَبَةَ پانی برابر ہو گیا لکڑی کے ساتھ، أَوْ مَفْعُوْلًا یا فعل کا وہ جو معمول ہے وہ مفعول ہو نَحْوُ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ۔ جی یہ ہے محلِ اشکال بھئی، كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ کافی ہے آپ کے لیے وَزَيْدًا أَيْ مَعَ زَيْدٍ زید کے ساتھ دِرْهَمٌ ایک درہم۔ صاحبِ جامی نے كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کو بطورِ مثال کے ذکر فرمایا، کس کی مثال ہے؟ کہ مفعول معہ مصاحب ہے مفعول بہ کا۔ معلوم ہوا یہ وَزَيْدًا یہ مفعول معہ ہے، مفعول معہ ہے، لیکن دیگر نحوی حضرات فرماتے ہیں کہ نہیں یہ وَزَيْدًا مفعول معہ نہیں ہے، یہ معطوف ہے، اس کا عطف كَفَاكَ کی کاف ضمیر پر ہے اور کاف ضمیر مفعول بہ ہے۔ كَفَى فعل ہے آگے دِرْهَمٌ آ رہا ہے یہ فاعل ہے كَفَى کے لیے، کافی ہے کیا چیز کافی ہے؟ درہم بھئی، درہم، ایک درہم کافی ہے اور یہ کاف ضمیر جو ہے یہ مفعول بہ ہے اور اس پر عطف ہوا ہے زَيْدًا کا اور کاف ضمیر جب مفعول بہ ہے تو وہ محلاً منصوب ہے تو اس پر جو معطوف ہوگا وہ بھی کیا ہوگا؟ منصوب، تو اس لیے وَزَيْدًا منصوب ہے، تو یہ زَيْدًا مفعول بہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہے، مفعول معہ ہونے کی وجہ سے منصوب نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی یہاں دو تین باتیں یاد رکھیں، دو تین ضابطے یاد رکھیں تو پھر بات آپ کو سمجھ میں آئے گی۔ سب سے پہلے تو ضمیر کے بارے میں سمجھ لیں۔ یاد رکھو ضمیریں تین قسم پر ہیں، کبھی ضمیر مرفوع ہوتی ہے کبھی منصوب کبھی مجرور۔ رفع والا مقام ہو تو ضمیرِ مرفوع لاتے ہیں، نصب والا مقام ہو تو ضمیرِ منصوب لاتے ہیں اور جر والا مقام ہو تو ضمیرِ مجرور لاتے ہیں تو ضمیریں تین قسم پر ہیں۔ پھر ان میں سے جو ضمیرِ مرفوع ہے یہ متصل بھی ہو سکتی ہے اور منفصل بھی۔ متصل جیسے ضَرَبْتُ یہ تا ضمیر متکلم کی ہے اور متصل ہے فعل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور مرفوع ہے کیونکہ یہ فاعل ہے، ضَرَبْتُ میں یہ تا کیا ہے؟ فاعل تو یہ مرفوع متصل ہے اور تا سے کون مراد ہے؟ واحد متکلم، یہ واحد متکلم کی ضمیر ہے اور اسی طرح واحد متکلم کی ضمیر أَنَا بھی ہے، أَنَا قَائِمٌ یہ أَنَا کیا ہے؟ یہ أَنَا قَائِمٌ یہ أَنَا مبتدا ہے اور مبتدا کیا ہوتا ہے؟ مرفوع، تو یہ جو أَنَا ہے یہ بھی واحد متکلم کی ضمیر اور ضَرَبْتُ کے اندر جو تا ہے یہ بھی واحد متکلم کی ضمیر، لیکن وہ تا مرفوع متصل ہے اور أَنَا مرفوع منفصل ہے، دیکھو أَنَا کسی کے ساتھ جڑنے کی محتاج نہیں۔ تو ضمیرِ متصل کسی کے ساتھ جڑی ہوگی اور منفصل کسی کے ساتھ جڑنے کی محتاج نہیں۔ اور یاد رکھنا کلام کے اندر اصل یہ ہے کہ ضمیرِ متصل لائی جائے کیونکہ ضمیرِ متصل مختصر ہوتی ہے ضَرَبْتُ دیکھو صرف تا ہے اور أَنَا اس میں الف بھی ہے نون بھی ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اس میں حروف زیادہ ہیں اور کلام مختصر ہونا چاہیے تو اصل کیا ہے؟ کس کو استعمال کیا جائے؟ ضمیرِ متصل کو، لیکن اگر کوئی مانع آ جائے آپ ضمیرِ متصل استعمال ہی نہیں کر سکتے پھر ضمیرِ منفصل کو استعمال کیا جاتا ہے جیسے أَنَا قَائِمٌ۔ أَنَا، اب یہ دیکھو أَنَا واحد متکلم کی ضمیر ہے اور اصل کیا ہے کس کو استعمال کرنا چاہیے منفصل کو یا متصل کو؟ متصل کو لیکن یہاں متصل ضمیر میں لا ہی نہیں سکتا کیونکہ میں مبتدا بنانا چاہتا ہوں اور مبتدا تو الگ ہوتا ہے اس کے اندر تو ابتدا عامل ہوتی ہے، ضَرَبْتُ میں تو تا کے اندر یہ ضَرَبَ عامل ہے لیکن مبتدا کے اندر تو ابتدا عامل ہوتی ہے تو یہاں اتصال کی کوئی صورت نہیں تھی تو مجبوراً مجھے منفصل لانا پڑی ضمیر۔ تو اصل کیا ہے کس کو استعمال کیا جائے ضمیرِ متصل کو لیکن اگر متصل سے کوئی مانع آ جائے تو پھر ضمیرِ منفصل استعمال کرتے ہیں کیونکہ ضمیرِ متصل مختصر ہوتی ہے اس کے حروف کم ہوتے ہیں۔ تو ضمیرِ مرفوع دو قسم پر ہے متصل بھی اور منفصل بھی۔ اسی طرح یاد رکھو ضمیرِ منصوب جو ہے وہ بھی دو قسم پر ہے متصل بھی اور منفصل بھی۔ ضَرَبْتُهُ یہ ہا ضمیر دیکھو ضَرَبْتُ کے ساتھ متصل ہے اور یہ مفعول ہے، ضَرَبْتُ یہ تا ہے فاعل اور ضَرَبْتُهُ یہ ہا ساتھ جوڑ دی یہ کیا ہے؟ مفعول بہ ہے، یہ محلاً منصوب ہے تو یہ ضمیرِ منصوب ہے، ضَرَبْتُهُ میں یہ تا کون سی ضمیر ہے؟ مرفوع متصل اور یہ ہا کون سی ہے؟ منصوب متصل ہے تو یہ غائب کی ضمیر ہے۔ اور غائب کی ضمیرِ منصوب منفصل کیا ہے؟ إِيَّاهُ۔ إِيَّاكَ، إِيَّاكُمَا، إِيَّاكُمْ، إِيَّاكِ، إِيَّاكُمَا، إِيَّاكُنَّ، إِيَّاهُ، إِيَّاهُمَا، إِيَّاهُمْ دیکھو ضمیریں آپ پڑھ چکے ہیں تو یہ ضمیرِ منصوب منفصل ہے بھئی۔ تو ضمیرِ منصوب بھی دو قسم پر، ایک منصوب متصل اور ایک منصوب منفصل بھئی۔ جبکہ ضمیرِ مجرور جو ہے وہ صرف متصل آتی ہے وہ منفصل نہیں آتی۔ تو ضمیریں گویا پانچ قسم کی ہو گئیں: مرفوع متصل، مرفوع منفصل، منصوب متصل، منصوب منفصل اور مجرور متصل، یہ پانچ قسم کی ضمیریں ہیں بھئی اور جیسا موقع ہوگا اس کے مطابق یہ وہ ضمیر وہاں استعمال کریں گے۔ یہ جو ضمیرِ مجرور ہے یاد رکھو ضمیرِ مجرور یہ صرف متصل ہوتی ہے اور جر کی دو ہی صورتیں آپ جانتے ہیں، مجرور دو ہی چیزیں ہوتی ہیں، ایک جس پر حرفِ جر داخل ہو جائے اور ایک جو مضاف الیہ ہوتا ہے۔ مضاف الیہ وہ بھی مجرور۔ تو یہ ضمیرِ مجرور متصل اس پر بھی کبھی حرفِ جر آئے گا جیسے لَكَ یا لَهُ یہ لام جارہ اور آگے کاف ضمیر مجرور، اور کبھی ضمیرِ مجرور ہوگی مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے كِتَابُكَ، کتاب مضاف کاف ضمیر مضاف الیہ۔ تو ضمیرِ مجرور صرف متصل آتی ہے اور اس کے ساتھ کوئی حرف بھی جڑ سکتا ہے یعنی حرفِ جر اور اس کے ساتھ مضاف بھی جڑ سکتا ہے اور یہ دونوں جر دیتے ہیں اس کو۔ یاد رکھو ضابطہ یہ ہے کہ جو ضمیر منفصل ہو آپ اس پر عطف کرنا چاہتے ہیں تو کوئی شرط نہیں۔ کس پر عطف کرنا چاہتے ہیں؟ ضمیرِ منفصل پر عطف کرنا چاہتے ہیں چاہے مرفوع منفصل ہو چاہے منصوب منفصل ہو عطف کر سکتے ہیں۔ أَنَا وَزَيْدٌ أَخَوَانِ، أَنَا وَزَيْدٌ دیکھو میں نے زید کا عطف کس پر کیا؟ أَنَا پر، کوئی شرط نہیں، عطف کر سکتے ہیں۔ اسی طرح منصوب منفصل پر بھی عطف کر سکتے ہیں کوئی شرط نہیں جیسے مَا ضَرَبْتُ إِلَّا إِيَّاكَ وَزَيْدًا، مَا ضَرَبْتُ إِلَّا إِيَّاكَ دیکھو إِيَّاكَ کو میں إِلَّا کے بعد لایا تو اب متصل لانے کی کوئی صورت نہیں تھی تو مجھے اب کیا لانا پڑی؟ ضمیرِ منصوب منفصل لانا پڑی اور آگے میں زید کا اس پر عطف کرنا چاہتا ہوں تو عطف کر سکتے ہیں کوئی شرط نہیں۔ مَا ضَرَبْتُ إِلَّا إِيَّاكَ میں نے پٹائی نہیں کی إِلَّا إِيَّاكَ مگر آپ کی وَزَيْدًا اور زید کی، تو یہ زید کا عطف میں نے إِيَّاكَ پر کر دیا کوئی شرط نہیں۔ اسی طرح یاد رکھو منصوب متصل جو ہے اس پر بھی عطف کرنے میں کوئی شرط نہیں، میں کہنا چاہتا ہوں میں نے اس کی بھی پٹائی کی اور زید کی بھی کی تو ضَرَبْتُهُ اب اس ہا ضمیر پر میں زید کا عطف کرنا چاہتا ہوں اور یہ ہا ضمیر منصوب متصل ہے اور منصوب متصل ضمیر پر عطف کرنے کے لیے کوئی شرط نہیں میں کہہ سکتا ہوں ضَرَبْتُهُ وَزَيْدًا، میں نے اس آدمی کی بھی پٹائی کی اور زید کی بھی پٹائی کی، کوئی شرط نہیں۔ حاصل کیا ہوا ابھی تک جو باتیں ہوئیں؟ کہ ضمیرِ منفصل اس پر عطف کے لیے کوئی شرط نہیں چاہے مرفوع منفصل ہو چاہے منصوب منفصل ہو، اسی طرح اگر ضمیر منصوب متصل ہو تو اس پر بھی عطف کرنے کے لیے کوئی شرط نہیں آپ اس پر عطف کر سکتے ہیں بغیر کسی شرط کے۔ ہاں البتہ ضمیرِ مرفوع متصل اس پر عطف اور اسی طرح ضمیرِ مجرور متصل اس میں تھوڑی تفصیل ہے۔ تفصیل کیا؟ ضمیرِ مرفوع متصل جو ہے یعنی ضَرَبْتُ اس تا پر میں عطف کرنا چاہتا ہوں تو علمائے نحو فرماتے ہیں کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس ضمیر کی تاکید لے کر آئیں آگے، تاکید لے کر آئیں منفصل کے ساتھ کس کے ساتھ؟ یہ تو ضَرَبْتُ کی تا تو متصل ہے آگے ایک اسی متکلم کی ضمیرِ منفصل لے آؤ تاکہ اس میں تاکید پیدا کر دے پھر آپ اس پر عطف کر سکتے ہیں۔ تو ضَرَبْتُ کے اندر یہ تا ضمیر کون سی؟ متکلم کی، اب میں اس پر عطف کرنا چاہتا ہوں تو اس کے ساتھ ضمیرِ مرفوع منفصل لے آؤ تاکید کے لیے اور متکلم کی مرفوع منفصل کون سی ضمیر ہے؟ أَنَا، تو ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ، ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ یہ زَيْدٌ پر میں نے رفع کیوں پڑھا؟ کیونکہ اس کا عطف ہے، کس پر عطف ہے أَنَا پر یا تا پر؟ اس کا عطف تا پر ہے أَنَا صرف اس کی تاکید ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی؟ اور تا تو فاعل تھی مرفوع تھی تو زَيْدٌ پر بھی میں نے کیا پڑھا؟ رفع، ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ میں نے اور زید نے پٹائی کی۔ تو ایک صورت یہ ہے جب آپ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تاکید لے آئیں ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ، اور دوسری صورت یہ ہے کہ درمیان میں فصل لے آئیں، ضَرَبْتُ وَزَيْدٌ یوں نہ کہیں ضَرَبْتُ وَزَيْدٌ بلکہ درمیان میں کوئی نہ کوئی لفظ لے آئیں بھئی، کوئی بھی لفظ لے آئیں تو پھر عطف جائز ہو جائے گا، مثلاً اَلْيَوْمَ کا لفظ لے آؤ ضَرَبْتُ الْيَوْمَ وَزَيْدٌ اب بھی زید کا عطف ضَرَبْتُ کی تا پر صحیح ہے۔ تو معلوم ہوا ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کرنے کے لیے دو چیزوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے کیا؟ یا تو اس کی تاکید لائی جائے ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ یا درمیان میں فصل لے آئیں۔ فصل ایک حرف کا بھی ہو جائے تو کافی ہے مثلاً میں ضَرَبْتُ کی تا پر عطف کرنا چاہتا ہوں کس کا آگے زید کا تو کوئی صورت فصل کی بنا لو میں مثلاً مفعول لے آتا ہوں ضَرَبْتُهُ وَزَيْدٌ، ضَرَبْتُهُ وَزَيْدٌ یہ زید کا عطف کس پر؟ ضَرَبْتُ کی تا پر، یہ زَيْدٌ کا رفع بتلا رہا ہے اگر میں ہا پر عطف کرتا ہا تو مفعول ہے منصوب ہے پھر تو مجھے یوں کہنا چاہیے تھا ضَرَبْتُهُ وَزَيْدًا کہنا چاہیے تھا لیکن میں کیا کہہ رہا ہوں ضَرَبْتُهُ وَزَيْدٌ یہ زید کا عطف کس پر ہے ضَرَبْتُ کی تا پر ہے اور اس پر عطف کے لیے تو دو شرطیں تھیں یا تو اس کی تاکید لاؤ مرفوع منفصل کے ساتھ یا فصل لاؤ اور یہاں فصل ہے یہ ہا ضمیر بیچ میں آ گئی۔ تو حاصلِ کلام کیا؟ کہ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف کرنے کے لیے دو چیزوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے کیا؟ یا تو اس کی تاکید لائیں مرفوع منفصل کے ساتھ یا درمیان میں فصل لے آئیں، بلکہ دونوں کو صاحبِ جامی ملا دیں گے کہ بھئی درمیان میں فصل لے آؤ، کیا لے آؤ؟ جب آپ مرفوع منفصل بیچ میں لاتے ہیں ضَرَبْتُ أَنَا وَزَيْدٌ تو بھی فصل آ گیا یا نہیں؟ اور ضَرَبْتُهُ ہا ضمیر لے آئیں پھر بھی کیا آ گیا؟ فصل، تو یوں کہو مختصر لفظوں میں کہ بس فصل ضروری ہے چاہے مرفوع منفصل کے ذریعے فصل ہو جائے چاہے کسی اور لفظ کے ذریعے فصل ہو جائے۔ جبکہ ضمیرِ مجرور جو ہے وہ تو صرف متصل ہوتی ہے، اس پر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں یاد رکھو اس پر عطف جائز نہیں الا یہ کہ وہ چیز جو اس کو جر دے رہی ہے اس کا اعادہ کریں وہ جو جار ہے جَارٌّ اسمِ فاعل ہے جر دینے والا، وہ جو جار ہے یعنی وہ جو جر دینے والا ہے اس کا آپ اعادہ کر دیں مثلاً لَكَ، یہ لَكَ کی کاف ضمیر پر میں زید کا عطف کرنا چاہتا ہوں تو اس کاف ضمیر کو جر کس نے دیا؟ لام نے، تو اس لام کو بھی میں دوبارہ لاؤں گا لَكَ وَلِزَيْدٍ، بغیر لام کے میں زید کو نہیں لا سکتا، یوں میں نہیں کہہ سکتا لَكَ وَزَيْدٍ بلکہ کیا کہنا پڑے گا لَكَ وَلِزَيْدٍ۔ اور اسی طرح بعض اوقات جو جر دیتا ہے ضمیرِ مجرور متصل کو وہ مضاف ہوتا ہے، كِتَابُكَ اس کاف پر میں زید کا عطف کرنا چاہتا ہوں تو جر دینے والی چیز کو بھی دوبارہ لانا پڑے گا کیسے کہیں گے كِتَابُكَ وَكِتَابُ زَيْدٍ۔ ضابطہ سمجھ میں آیا؟ حاصلِ کلام کیا ہوا؟ پھر دہرا لیں یہ قیمتی ضابطے ہیں یہ آپ کو ہر جگہ عبارتوں میں کام آئیں گے کہ ضمیر اگر منفصل ہو چاہے مرفوع منفصل ہو چاہے منصوب منفصل ہو اس پر عطف بغیر کسی شرط کے جائز ہے، اسی طرح اگر ضمیر منصوب متصل ہو تو اس پر بھی عطف بغیر کسی شرط کے جائز ہے ضَرَبْتُهُ وَزَيْدًا، اور اگر آپ عطف کرنا چاہتے ہیں ضمیرِ مرفوع متصل پر تو پھر یا تو اس کی تاکید لے آؤ ضمیرِ مرفوع منفصل کے ساتھ یا درمیان میں فصل لے آؤ یا یوں کہو مختصر لفظوں میں کہ بس فصل لے آؤ چاہے مرفوع منفصل کے ذریعے فصل لے آؤ چاہے کسی اور لفظ کے ذریعے فصل لے آؤ پھر عطف جائز ہے، اور ضمیرِ مجرور متصل پر عطف تب ہی جائز ہوگا جب آپ اس جار کا اعادہ کر دیں۔ اب آئیے بھئی یہ جو کتاب میں بیان کر رہے ہیں۔ بھئی دیکھیے بات یہ چل رہی تھی كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ، یہ صاحبِ جامی نے وَزَيْدًا کو مفعول معہ قرار دیا لیکن دیگر نحوی حضرات فرماتے ہیں کہ یہ وَزَيْدًا جو ہے یہ مفعول معہ نہیں ہے بلکہ یہ معطوف ہے، بلکہ یہ معطوف ہے۔ بھئی اپنی کاپی پر ذرا ایک جملہ لکھیے بھئی، لکھیے بھئی ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا، ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا دیکھو ترکیب دیکھیے اس کے اندر، دیکھو اس کے اندر یہ زَيْدًا مفعول بہ ہے منصوب ہے اور آگے عَمْرًا کا اسی پر عطف ہے اور وہ بھی منصوب ہے۔ تو یاد رکھو ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا تمام نحوی علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہاں جو وَعَمْرًا آیا یہ معطوف ہے، یہ مفعول معہ نہیں ہو سکتا، یہ مفعول معہ نہیں ہو سکتا بھئی کیوں نہیں ہو سکتا؟ کہتے ہیں وجہ یہ کہ یہاں عطف ظاہر ہے، ماقبل میں معطوف علیہ منصوب ہے اور معطوف علیہ پر جو اعراب ہو وہی معطوف پر بھی آتا ہے تو اسی لیے عَمْرًا پر بھی نصب آ گیا، تو جو بھی اس جملے کو دیکھے گا سنے گا پڑھے گا وہ دیکھتے ہی فوراً سمجھ جائے گا کہ یہ معطوف ہے، اور اگر آپ اس واؤ کو بمعنی مَعَ کے بنا لیتے ہیں اور آپ کیا کہتے ہیں یہ جو وَعَمْرًا ہے یہ معطوف نہیں ہے بلکہ مفعول معہ ہے تو سننے والے کو تو کبھی بھی پتہ نہیں چلے گا ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا سننے والا فوراً یہی سمجھے گا کہ یہ معطوف ہے بھئی۔ یاد رکھو جب ہم مفعول معہ کسی چیز کو بناتے ہیں وہاں اعراب مختلف ہوتا ہے جس سے سننے والا فوراً سمجھ جاتا ہے کہ یہ مفعول معہ ہے، مثلاً میں نے آپ سے کیا کہا تھا جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو یہاں عمر کا میں عطف کر رہا ہوں زید پر تو زید مرفوع تھا تو عمر بھی مرفوع ہے، لیکن میں جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو کہنے کے بجائے دوسرے کو یہ بتلانا چاہتا ہوں کہ دونوں اکٹھے آئے ہیں تو پھر میں عَمْرًا کو مفعول معہ بناؤں گا اور کیسے کہوں گا؟ جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا۔ تو یہ وَعَمْرًا کا نصب پڑھتے ہی وہ چونک اٹھے گا کہ بھئی یہ تو معطوف نہیں ہو سکتا کیونکہ معطوف علیہ مرفوع ہے اگر یہ معطوف ہوتا تو یہ بھی وَعَمْرٌو ہوتا لیکن یہ تو وَعَمْرٌو نہیں ہے بلکہ کیا ہے؟ وَعَمْرًا ہے، تو اس کا نصب ماقبل سے الگ ہی ہو رہا ہے عطف کی صورت نہیں بن رہی تو اسی سے وہ سمجھ جائے گا کہ یہ معلوم ہوا مفعول معہ ہے، تو مفعول معہ میں نصب لایا جاتا ہے اس بات کی صراحت کرنے کے لیے کہ یہاں دونوں نے یہ فعل اکٹھے کیا ہے۔ جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو سے یہ پتہ نہیں چلا کہ دونوں اکٹھے آئے ہیں لیکن جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا سے پتہ چل رہا ہے کہ دونوں اکٹھے آئے ہیں کیونکہ یہ مفعول معہ ہے معطوف نہیں ہے۔ تو دیکھو مفعول معہ میں اعراب کو باقاعدہ بدل دیا گیا جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرًا دیکھو یہ عَمْرًا کے نصب سے پہچان ہو گئی، لیکن جب آپ نے کہا ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس کے اندر تو زَيْدًا ماقبل میں معطوف علیہ بھی منصوب ہے اور آگے وَعَمْرًا بھی منصوب ہے، اب تو کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ یہ مفعول معہ ہے وہ تو یہی سمجھے گا کہ یہ معطوف ہے بھئی، تو لہٰذا یہاں جو ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا کے اندر جو وَعَمْرًا ہے یہ بالاتفاق معطوف ہے مفعول معہ نہیں ہے۔ اور اسی کے مثل ہے یہ جو کتاب میں آیا كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ، ترکیب سنو كَفَى کیا ہے؟ فعل ہے اور فاعل کون بنے گا اس کا؟ وہ آگے درہم آ رہا ہے وہ درہم کافی ہے، اور یہ کاف ضمیر یہ مفعول بہ ہے منصوب محلاً ہے اور واؤ حرفِ عطف اور زَيْدًا یہ بھی منصوب ہے، تو ماقبل میں کاف ضمیر بھی منصوب اور زَيْدًا بھی منصوب تو دیکھتے ہی فوراً ذہن میں اول کیا خیال آتا ہے؟ کہ یہ معطوف ہے، تو یہاں اگر آپ اس کو مفعول معہ بنائیں گے تو پتہ ہی نہیں چلے گا، تو كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا تھا، وہاں عَمْرًا مفعول معہ نہیں ہو سکتا تو یہاں بھی وَزَيْدًا مفعول معہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں عطف ظاہر ہے، یہاں عطف ظاہر ہے، تو علماء لکھتے ہیں کہ یہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ میں وَزَيْدًا کو مفعول معہ قرار دینا صحیح نہیں بھئی، اگر اس کو مفعول معہ قرار دیتے ہو تو ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس میں وَعَمْرًا کو بھی کیا قرار دینا چاہیے؟ مفعول معہ قرار دینا چاہیے۔ تو یہ وجہ کیا ہوئی؟ کہتے ہیں شاید صاحبِ جامی کو وہم ہوا حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ، یہ لکھیے ذرا اپنے سامنے کاپی پر بھئی، لکھیے بھئی حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ، حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ دیکھو یہاں حَسْبُ یہ مبتدا ہے مضاف ہے اور کاف ضمیر مضاف الیہ ہے، توجہ ہے؟ اور وَزَيْدًا یہ مفعول معہ ہے، یہ مفعول معہ ہے اور آگے دِرْهَمٌ جو ہے وہ ہے خبر، تو وَزَيْدًا یہ مفعول معہ ہے، اس کو معطوف نہیں قرار دے سکتے کہ اس کا ماقبل میں جو کاف ضمیر ہے اس پر عطف ہو رہا ہے، عطف کیوں نہیں کر سکتے؟ وجہ یہ کہ حَسْبُكَ، حَسْبُ مضاف ہے اور کاف ضمیر مضاف الیہ معلوم ہوا یہ کاف ضمیرِ مجرور متصل ہے اور ضمیرِ مجرور متصل پر عطف جائز نہیں بغیر اعادہ جار کے اور آگے دوبارہ حَسْبُ کا لفظ زید پر ہے؟ نہیں، جب دوبارہ ہے نہیں تو عطف بھی نہیں ہو سکتا۔ معلوم ہوا زَيْدًا کا عطف حَسْبُكَ کی کاف ضمیر پر نہیں ہو سکتا اور نیز اگر عطف ہوتا بھی تو وہ تو کاف ضمیر مجرور ہے تو زید کو بھی کیا ہونا چاہیے تھا؟ مجرور ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا یہاں حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہاں وَزَيْدًا مفعول معہ ہے قطعی طور پر اور معنی کیا ہے؟ حَسْبُكَ آپ کے لیے کافی ہے وَزَيْدًا أَيْ مَعَ زَيْدٍ زید کے ساتھ کافی ہے دِرْهَمٌ ایک درہم یعنی آپ دونوں کے لیے ایک درہم کافی ہے مراد یہ ہے، آپ کے لیے زید کے ساتھ کافی ہے ایک درہم یعنی آپ دونوں کے لیے ایک ہی درہم کافی ہے۔ علماء فرماتے ہیں کہ یہ حَسْبُكَ بمعنی ہے كَفَاكَ، یہ حَسْبُكَ کس معنی میں ہے؟ حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ کیا معنی تھا؟ کافی ہے آپ دونوں کے لیے ایک درہم، اور كَفَاكَ وَزَيْدًا اس کا بھی کیا معنی ہے؟ آپ دونوں کے لیے کافی ہے، تو حَسْبُكَ بمعنی كَفَاكَ کے ہیں اور كَفَاكَ کے اندر یہ کاف ضمیر کیا بن رہی ہے؟ كَفَى فعل ہے اور کاف ضمیر مفعول بہ ہے، حَسْبُكَ کے اندر تو کاف ضمیر مجرور ہے لیکن كَفَاكَ کے اندر کاف ضمیر مفعول بہ ہے۔ معلوم ہوا ادھر دیکھیے حَسْبُكَ بمعنی كَفَاكَ کے ہے تو حَسْبُكَ کے اندر ضمیر یہ جو کاف ضمیر ہے مجرور ہے لیکن معنی کے اعتبار سے یہ مفعول بہ ہے کیونکہ یہ كَفَاكَ کے معنی میں ہے، لفظوں میں مفعول بہ نہیں ہے لفظوں میں تو مضاف الیہ ہے لیکن معنی کے اعتبار سے یہ کاف ضمیر مفعول بہ ہے کیونکہ یہ حَسْبُكَ کس معنی میں ہے؟ كَفَاكَ کے معنی میں ہے اور اس کے بعد وَزَيْدًا آ رہا ہے تو معلوم ہوا کہ یہ مفعول معہ کس کی مصاحبت کے لیے آیا؟ مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے آیا ہے، مفعول معہ کس کی مصاحبت کے لیے آیا؟ مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے۔ بھئی آپ کو میں نے بتایا تھا کہ مفعول معہ مصاحبت کے لیے آئے گا لیکن کبھی فاعل کی مصاحبت کے لیے ہوگا اور کبھی مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے ہوگا تو یہ جو حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر یہ جو زَيْدًا مفعول معہ آ رہا ہے یہ فاعل کی مصاحبت کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ مفعول بہ کی مصاحبت کے لیے ہے کیونکہ یہ کاف ضمیر معنی کے اعتبار سے مفعول بہ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا حَسْبُكَ کا معنی علماء کیا کرتے ہیں؟ كَفَاكَ، تو شاید اس سے صاحبِ جامی کو وہم ہوا۔ اور زیادہ بہتر ہے کہ یوں کہا جائے کہ صاحبِ جامی یہاں حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ ہی کہنا چاہتے تھے لیکن بعض اوقات انسان کی توجہ نہیں ہوتی کیونکہ حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کا کیا معنی ہے؟ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ ہے اس کا معنی، تو چنانچہ جہاں حَسْبُكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ ذکر ہوتا ہے ساتھ ہی اس کا معنی بھی ذکر کیا جاتا ہے كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ تو شاید صاحبِ جامی کو وہاں غلطی لگ گئی، تو صاحبِ جامی حَسْبُكَ ہی کہنا چاہتے تھے لیکن بے خیالی میں شاید كَفَاكَ لکھ گئے، بات سمجھ میں آ گئی کیونکہ وہ اتنے بڑے علامہ ہیں بھئی کہ انسان حیران ہوتا ہے کیسی شرح انہوں نے لکھی ہے بھئی، اس کی فصیح و بلیغ عبارتیں پڑھتا ہے انسان حیران رہ جاتا ہے، جہاں کہیں مشکل پیش آتی ہے صاحبِ جامی ایسی بہترین تاویل کر کے نکل جاتے ہیں کہ بیان نہیں ہو سکتا، آپ ابھی تک جتنا پڑھ رہے ہیں دیکھو سارے مقامات کافیہ کے حل ہو رہے ہیں، ساری جگہیں کافیہ کی حل ہو رہی ہیں، آپ اور کوئی شرح اٹھا کر دیکھ لیں وہ کبھی ایک جگہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہاں بات بن نہیں رہی لہٰذا یوں کرنا چاہیے، یہاں بات بن نہیں رہی یوں کرنا چاہیے، لیکن صاحبِ جامی کمال کی عبارت لائے ہیں کہ ہر جگہ وہ مشکل کو حل کرتے چلے جا رہے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ معلوم ہوا ان سے جیسے سبقتِ لسانی ہوتی ہے انسان کی زبان سے کبھی ایک لفظ بولنا ہو دوسرا لفظ نکل جاتا ہے اسی طرح شاید یہاں وہ حَسْبُكَ ہی کہنا چاہتے تھے كَفَاكَ لکھ گئے وہ بھئی کیونکہ دونوں ایک جیسے جملے ہیں۔ اور یہ بھی ممکن ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ شاید صاحبِ جامی کی رائے ہی یہی ہو کہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر وَزَيْدًا مفعول معہ بن سکتا ہے اور نحوی حضرات تو فرماتے ہیں کہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہ بالکل ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا کی طرح ہے، ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا اس کے اندر وَعَمْرًا مفعول معہ نہیں ہو سکتا تو كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر بھی وَزَيْدًا مفعول معہ نہیں ہو سکتا کیونکہ ماقبل میں کاف ضمیر مفعول بہ کی ہے اس پر عطف ہو رہا ہے وہ بھی منصوب ہے اور آگے زَيْدًا بھی منصوب ہے لیکن شاید صاحبِ جامی کی رائے یہ ہو کہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ اس کے اندر وَزَيْدًا مفعول معہ بن سکتا ہے تو بھئی اس پھر اشکال ہوتا ہے یہ تو دونوں مثالیں بالکل ایک جیسی ہیں ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا وہاں آپ کہتے ہیں کہ وہ مفعول معہ نہیں بن سکتا اور كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ یہاں پر عطف بھی ممکن ہے پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ معطوف معہ بن سکتا ہے تو پھر دونوں میں فرق کیا ہے؟ تو پھر یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا، ضَرَبْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا وہاں ماقبل میں جو معطوف علیہ تھا اس پر لفظوں کے اندر نصب ظاہر تھا، وہاں معطوف علیہ کون؟ زید، ضَرَبْتُ زَيْدًا تو زید پر لفظوں میں نصب ظاہر ہے اسی لیے وَعَمْرًا اس کو بھی معطوف ہی بنائیں گے، جبکہ یہاں پر فرق یہ ہے کہ كَفَاكَ یہاں کاف جو ہے اس پر نصب لفظوں میں ظاہر نہیں کیونکہ کاف ضمیر تو مبنی ہے بھئی تو یہ محلاً منصوب ہے، وہاں وہ جو زید تھا وہ لفظاً منصوب تھا لہٰذا آگے معطوف ہی بنائیں گے اور یہاں لفظاً منصوب نہیں ہے بلکہ محلاً منصوب ہے یعنی نصب ظاہر نہیں ہو رہا، جب نصب ظاہر نہیں ہو رہا تو وَزَيْدًا کو مفعول معہ بنانا یہاں جائز ہے، معطوف بھی بنا سکتے ہیں اور مفعول معہ بنانا بھی جائز ہے شاید یہ رائے ہو شاید یہ رائے ہو صاحبِ جامی کی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو میں نے دونوں احتمال ذکر کر دیے کہ ہو سکتا ہے یہاں بے خیالی میں وہ كَفَاكَ لکھ گئے، لکھنا حَسْبُكَ ہی چاہتے تھے بے خیالی میں كَفَاكَ لکھ گئے اور ہو سکتا ہے شاید ان کی رائے یہ ہو کہ یہ كَفَاكَ وَزَيْدًا دِرْهَمٌ ہے اس کے اندر وَزَيْدًا مفعول معہ واقع ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اس مثال سے مختلف ہے بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں وَسَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْفِعْلُ لَفْظًا أَيْ لَفْظِيًّا كَالْمِثَالَيْنِ الْمَذْكُوْرَيْنِ أَوْ مَعْنًى أَيْ مَعْنَوِيًّا۔ بھئی لَفْظًا متن کے اندر آیا، لَفْظًا أَوْ مَعْنًى کہ وہ فعل لفظوں کے اعتبار سے ہوگا یا معنی کے اعتبار سے، یاد رکھو یہاں کئی ترکیبیں ہو سکتی ہیں، ایک صورت یہ ہے کہ لَفْظًا اور مَعْنًى کو تمییز بنا دیں پیچھے جو فعل کا ذکر آیا، فعل کا ذکر آیا لِمَعْمُوْلِ فِعْلٍ کس کے لیے؟ معمولِ فعل کے لیے اور وہ فعل کیا ہوگا؟ لَفْظًا أَوْ مَعْنًى لفظوں کے اعتبار سے ہوگا کبھی اور کبھی معنی کے اعتبار سے ہوگا لفظوں میں موجود نہیں ہوگا، جیسے اس کی مثال بھی میں نے ذکر کی تھی آگے متن میں آ رہا ہے مَا لَكَ وَزَيْدًا، مَا لَكَ وَزَيْدًا دیکھو یہاں پر یہ وَزَيْدًا یہ مفعول معہ ہے اور یہاں کوئی فعل نہیں مَا لَكَ، مَا اسم ہے لام جارہ ہے اور کاف ضمیر ہے تو فعل لفظوں میں تو نہیں ہے لیکن معنی کے اعتبار سے یہاں ہے کیونکہ مَا لَكَ وَزَيْدًا کس معنی میں ہے؟ مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا آپ زید کی معیت میں کیا کر رہے ہیں، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ لَفْظًا أَوْ مَعْنًى یہ تمییز بھی ہو سکتی ہے اس فعل سے اور نیز یہ حال بھی ہو سکتا ہے فعل سے کہ وہ فعل اس حال میں کہ وہ لفظاً ہوگا یا معناً ہوگا، اور نیز اس کو كَانَ کی خبر بھی بنا سکتے ہیں اور صاحبِ جامی نے اس کو كَانَ کی خبر بنایا ماقبل میں كَانَ کو بھی محذوف نکال لیا اور كَانَ کے اسم کو بھی محذوف نکال لیا، تو عبارت کیا بنائی وَسَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْفِعْلُ لَفْظًا اور برابر ہے کہ وہ فعل لفظوں کے اعتبار سے ہو أَوْ مَعْنًى یا معنی کے اعتبار سے ہو۔ اب دیکھو كَانَ کا اسم کیا؟ ذٰلِكَ الْفِعْلُ وہ فعل، اور لَفْظًا یہ لفظ یہ تو مصدر ہے تو كَانَ کا اسم ہے ذات اور جو مصدر ہے وہ ہے صفت، میں نے بتایا مصدر کا اپنا کوئی خارج میں وجود ہی نہیں اور مصدر کا حمل ذات پر صحیح نہیں جیسے زَيْدٌ عَدْلٌ دیکھو یہ عدل کا حمل زید پر صحیح نہیں، تو پھر اس صورت میں ایک تاویل یہ کی جاتی ہے کہ مصدر کو اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول کے معنی میں لے لیتے ہیں، تو یہاں پر بھی یہ لَفْظًا بمعنی مَلْفُوْظًا کے لے لیں سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْفِعْلُ مَلْفُوْظًا برابر ہے کہ وہ فعل ملفوظ ہو أَوْ مَعْنَوِيًّا یا وہ فعل معنوی ہو بھئی، یا دوسری تاویل یہ ہے جو صاحبِ جامی نے کی لَفْظًا أَيْ لَفْظِيًّا بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ لَفْظًا اصل میں لَفْظِيًّا تھا یعنی اس کے آخر میں یا موجود تھی یعنی یہ اسمِ منسوب تھا، اسمِ منسوب جس میں کسی چیز کی طرف نسبت کی جاتی ہے جیسے لاہور سے لَاهُوْرِيٌّ لاہور والا لاہور کی طرف منسوب، تو یہاں پر بھی لفظ کے، یہ اصل میں لَفْظِيًّا تھا اسمِ منسوب تھا اور یاد رکھو اسمِ منسوب کے آخر سے یائے مشدد کو کبھی حذف کر لیتے ہیں قیاسی طور پر یہ قیاسی طور پر عام کلامِ عرب میں اس طرح استعمال ہوتا ہے تو یہ لَفْظًا بھی اصل میں کیا تھا لَفْظِيًّا اور مَعْنًى بھی اصل میں کیا تھا مَعْنَوِيًّا تھا بھئی۔ تو کہتے ہیں سَوَاءٌ كَانَ ذٰلِكَ الْفِعْلُ لَفْظًا أَيْ لَفْظِيًّا برابر ہے کہ وہ فعل لفظی ہو كَالْمِثَالَيْنِ الْمَذْكُوْرَيْنِ جیسے کہ ان دو مذکورہ مثالوں میں ہے أَوْ مَعْنًى أَيْ مَعْنَوِيًّا یا وہ فعل کیا ہو معنوی ہو نَحْوُ مَا لَكَ وَزَيْدًا دیکھو مَا لَكَ وَزَيْدًا اس کے اندر لفظوں کے اندر کوئی فعل ذکر نہیں ہے، تو مَا لَكَ وَزَيْدًا أَيْ مَا تَصْنَعُ یعنی مَا تَصْنَعُ وَزَيْدًا آپ زید کی معیت میں کیا کر رہے ہیں؟ آگے دیکھیے کہتے ہیں وَالْمُرَادُ بِمُصَاحَبَتِهِ لِمَعْمُوْلِ الْفِعْلِ مُشَارَكَتُهُ لَهُ فِيْ ذٰلِكَ الْفِعْلِ فِيْ زَمَانٍ وَاحِدٍ۔ بھئی یہ اب ایک اعتراض کا جواب دے رہے ہیں بھئی۔ اعتراض یہ ہوتا ہے آپ نے ہمیں کیا کہا؟ مفعول معہ وہ ہوتا ہے جو واؤ کے بعد ذکر ہوتا ہے اور کس لیے آتا ہے؟ معمولِ فعل کی مصاحبت کے لیے کہ یہ اس کے ساتھ ہے بھئی۔ کہتے ہیں کہ یہ تعریف تو اس لفظ پر بھی صادق آتی ہے جو واوِ عطف کے بعد آئے، جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو یہ عَمْرٌو کو میں نے مفعول معہ نہیں بنایا یہ معطوف ہے بھئی، تو جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو آیا میرے پاس زید اور عمرو، دیکھو یہ عمرو جو ہے یہ جو معطوف ہے جو واوِ عاطفہ کے بعد ذکر ہے یہ معطوف بھی معمولِ فعل یعنی زید کا مصاحب ہے اس آنے میں۔ جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو کیا معنی؟ دونوں آئے ہیں زید بھی آیا ہے اور عمرو بھی آیا ہے، اگرچہ اکٹھے آنا یہاں نہیں اکٹھے آنا نہیں لیکن دونوں بایں لحاظ مصاحبت ہے کہ آنے کا فعل زید نے بھی کیا ہے اور آنے کا فعل عمرو نے بھی کیا ہے تو اس فعل کے کرنے کے اعتبار سے یہ دونوں مصاحب ہیں بھئی، یہ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں بھئی اس نے بھی یہ فعل کیا دوسرے نے بھی وہی فعل کیا چاہے اکٹھے کیا چاہے الگ کیا اس میں تو کوئی حرج نہیں۔ تو آپ کو بتلائیں گے کہ نہیں بھئی یہ واوِ عاطفہ کے بعد جو مذکور ہوتا ہے اس کو لے کر آپ اعتراض نہیں کر سکتے، اس لیے کیونکہ متن کے اندر جو مصاحبت کا لفظ آیا اس مصاحبت سے صرف مشارکت فی الفعل مراد نہیں ہے بلکہ مشارکت فی الفعل کے ساتھ ساتھ مشارکت فی الزمان اور مشارکت فی المکان بھی مراد ہے کہ دونوں فعل کے کرنے میں بھی شریک ہوں اور زمانہ اور مکان بھی ایک ہی ہو، اور جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو جب آپ نے عَمْرٌو کو معطوف بنایا تو اس کے اندر مشارکت فی الفعل تو ہے معلوم ہوا عمرو نے بھی یہ والا فعل کیا ہے تو مشارکت فی الفعل تو ہے لیکن مشارکت فی الزمان اور مکان یہاں سے معلوم نہیں ہو رہی کہ دونوں نے اکٹھا یہ فعل کیا ہے۔ تو مصاحبت کا کیا معنی؟ کہ مشارکت فی الفعل کے ساتھ ساتھ کیا ہو؟ مشارکت فی الزمان بھی ہو اور مشارکت فی المکان بھی ہو اور عطف کے اندر یہ معنی معلوم نہیں ہوتا لہٰذا وہ جو واوِ عاطفہ کے بعد مذکور ہوتا ہے اس کو لے کر آپ اعتراض نہیں کر سکتے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَالْمُرَادُ بِمُصَاحَبَتِهِ لِمَعْمُوْلِ الْفِعْلِ اور مفعول معہ کی مصاحبت معمولِ فعل کے لیے اس سے مراد جو ہے مُشَارَكَتُهُ لَهُ فِيْ ذٰلِكَ الْفِعْلِ وہ مفعول معہ کی مشارکت ہے معمولِ فعل کے ساتھ اس فعل کے اندر فِيْ زَمَانٍ وَاحِدٍ ایک ہی زمانے میں، نَحْوُ سِرْتُ وَزَيْدًا، سِرْتُ وَزَيْدًا۔ جی مجھے بتائیے سِرْتُ وَزَيْدٌ یوں پڑھ سکتے ہیں؟ میں زید کا عطف کرنا چاہتا ہوں سِرْتُ کی تا ضمیر پر، کر سکتے ہیں؟ نہیں، کیوں نہیں کر سکتے؟ کیونکہ یہ تا ضمیر مرفوع متصل ہے اور اس پر عطف کے لیے کیا ضروری ہے؟ یا تو اس کی تاکید لائی جائے یا فصل کیا جائے دونوں نہیں، تو لہٰذا یہاں وَزَيْدٌ نہیں پڑھیں گے بلکہ کیا پڑھیں گے وَزَيْدًا۔ یہیں ایک اور بات بھی یاد رکھنا بھئی یہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے، یہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے کہ ضمیرِ مرفوع متصل، توجہ ہے؟ ضمیرِ مرفوع متصل پر عطف جائز نہیں جب تک اس کی تاکید نہ لائی جائے یا فصل نہ کیا جائے، یہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے جبکہ جمہور نحوی علماء فرماتے ہیں کہ عطف جائز ہے اس صورت میں بھی البتہ وہ قبیح ہے ناپسندیدہ ہے، پسندیدہ یہ ہے کہ فصل لایا جائے یا تاکید لائی جائے لیکن اگر بغیر فصل یا بغیر تاکید کے بھی آپ عطف کر دیں تو یہ بھی جائز ہے البتہ قبیح ہے اور ناپسندیدہ ہے۔ تو سِرْتُ وَزَيْدًا یہ زَيْدًا یہاں پر مفعول معہ ہے بھئی، سِرْتُ وَزَيْدًا أَيْ سِرْتُ مَعَ زَيْدٍ میں زید کے ساتھ چلا، تو دیکھو یہاں دونوں کے چلنے کا زمانہ ایک ہی ہے، أَوْ مَكَانٍ وَاحِدٍ یا مشارکت فی الفعل کے ساتھ ساتھ مشارکت فِيْ مَكَانٍ وَاحِدٍ ایک جگہ میں بھی ہو جیسے لَوْ تُرِكَتِ النَّاقَةُ وَفَصِيْلَتَهَا لَرَضَعَتْهَا، وَفَصِيْلَتَهَا اس کو منصوب پڑھنا ہے یہ مفعول معہ ہے بھئی، لَوْ تُرِكَتِ النَّاقَةُ، ناقہ کہتے ہیں اونٹنی کو، فَصِيْلَة فَصِيْلٌ اور فَصِيْلَةٌ یہ گائے اور اونٹنی کا وہ بچہ جس کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو یعنی تھوڑا سا بڑا ہو گیا ہے اس کا دودھ چھڑا دیا گیا ہے اس کو فصیل کہتے ہیں، یہ فصل سے ہے فا صاد لام، ف ص ل، فصل کا معنی بھی کیا ہے؟ جدائی، تو یہاں بھی جدائی کر دی گئی اس کے دودھ پینے سے۔ تو کہتے ہیں لَوْ تُرِكَتِ النَّاقَةُ اگر چھوڑ دیا جاتا اونٹنی کو وَفَصِيْلَتَهَا أَيْ مَعَ فَصِيْلَتِهَا ساتھ اس کے بچے کے لَرَضَعَتْهَا تو البتہ وہ اس اونٹنی کا دودھ پی لیتا، اگر اس اونٹنی کو اس کے بچے کے ساتھ چھوڑ دیا جاتا تو وہ اس کا دودھ پی لیتا یعنی ایک جگہ کے اندر، ایک جگہ میں دونوں کو چھوڑ دیا جاتا تو وہ بچہ اس کا دودھ پی لیتا۔ معلوم ہوا مصاحبت سے کیا مراد ہے؟ مشارکت فی الفعل بھی ہو اور ساتھ ساتھ زمانہ یا مکان بھی ایک ہونا چاہیے۔ فَلَا يَنْتَقِضُ لہٰذا یہ تعریف ٹوٹتی نہیں ہے یعنی اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا بِالْمَذْكُوْرِ بَعْدَ الْوَاوِ الْعَاطِفَةِ اس اسم کے ذریعے جو مذکور ہو واوِ عاطفہ کے بعد نَحْوُ جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، یہ جو وَعَمْرٌو ہے یہ مشارکت فی الفعل تو اس کا فائدہ تو یہاں ہو رہا ہے لیکن یہاں مصاحبت یعنی زمانہ یا مکان ایک نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں فَلَا يَنْتَقِضُ بِالْمَذْكُوْرِ بَعْدَ الْوَاوِ الْعَاطِفَةِ لہٰذا یہ تعریف ٹوٹتی نہیں یعنی اس پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا وہ جو واوِ عاطفہ کے بعد مذکور ہو اس کے ذریعے نَحْوُ جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، فَإِنَّهَا لَا تَدُلُّ إِلَّا عَلَى الْمُشَارَكَةِ فِيْ أَصْلِ الْفِعْلِ دُوْنَ الْمُصَاحَبَةِ اس لیے کیونکہ یہ دلالت نہیں کرتا إِلَّا عَلَى الْمُشَارَكَةِ فِيْ أَصْلِ الْفِعْلِ مگر صرف اصلِ فعل میں مشارکت پر، یہ عطف جو ہے یہ جو واوِ عاطفہ کے بعد مذکور ہے یہ صرف یہ صرف کس پر دلالت کرتا ہے؟ مشارکت فی اصلِ فعل یعنی فعل کے اندر یعنی مجیئت کے اندر دونوں میں مشارکت ہے دُوْنَ الْمُصَاحَبَةِ مصاحبت نہیں ہے یعنی زمانہ یا مکان ایک نہیں ہے۔ بھئی یہاں پر صاحبِ جامی نے بتلایا کہ مصاحبت کا معنی یہ ہے کہ زمانہ ایک ہو یا مکان ایک ہو۔ زمانہ ایک ہو یا مکان ایک ہو۔ تو بعض محشی حضرات اعتراض کرتے ہیں کہ صاحبِ جامی صرف زمانہ کہہ دیتے مختصراً وجہ یہ کہ ان میں زمانے کے ساتھ مکان بھی ایک ہونا چاہیے، انہوں نے کیا مثال کی یا تو زمانہ ایک ہوگا جیسے سِرْتُ وَزَيْدًا میں زید کے ساتھ چلا یعنی ایک زمانے میں تو اس میں مکان بھی ایک ہوگا دونوں اکٹھے چلے ہوں گے ایک ہی جگہ پر چلے ہوں گے اگر ایک جگہ نہ چلے ہوں تو پھر یوں نہیں کہتے، مثلاً ایک شخص چلا ہے لاہور کے اندر اور اسی وقت کے اندر ایک شخص کراچی میں چلا ہے تو یوں نہیں کہتے سِرْتُ مَعَهُ میں اس کے ساتھ چلا، بلکہ زمانے کے ساتھ ساتھ جگہ بھی ایک ہونی چاہیے، اور اسی طرح لَوْ تُرِكَتِ النَّاقَةُ وَفَصِيْلَتَهَا لَرَضَعَتْهَا یہاں جگہ ایک ہے لیکن جگہ کے ساتھ زمانہ بھی ایک ہونا یہاں ضروری ہے ورنہ اگر جگہ ایک ہی ہو لیکن زمانہ الگ ہو مثلاً اونٹنی کو اس جگہ میں آج چھوڑا گیا اور بچے کو کل چھوڑا گیا تو دیکھو جگہ وہی ہے لیکن زمانہ الگ ہے اب بھی وہ دودھ نہیں پی سکتا، تو معلوم ہوا یہاں جگہ ایک ہونے کے ساتھ زمانہ بھی ایک ہوگا تب ہی دودھ پی سکے گا، تو جہاں زمانہ ذکر کیا صاحبِ جامی نے وہاں مکان بھی ایک ہوگا تب ہی کہیں گے سِرْتُ مَعَهُ اور جہاں مکان ذکر کیا صاحبِ جامی نے وہاں بھی زمانے کا ایک ہونا ضروری ہے، تو لہٰذا صاحبِ جامی کو دونوں کو الگ نہیں ذکر کرنا چاہیے تھا کیونکہ زمانہ اور مکان دونوں کا ہی متحد ہونا ضروری ہے تو صرف وہ زمانہ ذکر کر دیتے تو بس دونوں چیزیں خود ہی اس میں آ جاتی۔ تو پھر بعض دیگر محشی حضرات جواب دیتے ہیں کہ بھئی صاحبِ جامی نے جو دو مثالیں ذکر کیں زمانے اور مکان کی وہ یہ بتلانے کے لیے نہیں ہے کہ دونوں میں تقابل ہے جہاں زمانہ ایک ہوگا وہاں مکان ایک نہیں، جہاں مکان ایک ہوگا وہاں زمانہ ایک نہیں، ایسا نہیں وہ اس لیے دو مثالیں انہوں نے ذکر نہیں کیں بلکہ یہاں وہ مقصود بتلانا چاہتے ہیں، کبھی کبھار مفعول معہ کو جب لایا جاتا ہے تو وہاں کبھی زمانہ ایک بتلانا مقصود ہوتا ہے کبھی مکان ایک بتلانا مقصود ہوتا ہے۔ مثلاً آپ کسی کو بتلاتے ہیں سِرْتُ وَزَيْدًا میں زید کے ساتھ چلا تو یہ عموماً کب کہا جاتا ہے؟ یہ اس موقع پر بولتے ہیں جہاں ایک جگہ بتلانا مقصد نہیں ہوتا بلکہ ایک زمانہ بتلانا مقصد ہوتا ہے، اس وقت آپ دوسرے کو کیا کہتے ہیں؟ سِرْتُ وَزَيْدًا میں زید کے ساتھ چلا یعنی آپ زمانہ بتلانا چاہتے ہیں کہ ہم اکٹھے چلے، ایک جگہ پر چلے یہ بتلانا مقصد نہیں ہوتا اگرچہ جگہ بھی ایک ہی ہوتی ہے۔ اور اسی طرح بعض اوقات مکان بتلانا مقصود ہوتا ہے مفعول معہ کے ذریعے جیسے لَوْ تُرِكَتِ النَّاقَةُ وَفَصِيْلَتَهَا لَرَضَعَتْهَا یہاں یہ جو کہا گیا کہ اگر اونٹنی کو چھوڑ دیا جاتا اس کے بچے کے ساتھ تو وہ اس کا دودھ پی لیتا تو یہاں مقصد کیا ہے؟ یعنی ایک جگہ اگر چھوڑ دیا جاتا اگرچہ زمانہ بھی ایک ہے لیکن وہاں بتلانا کیا مقصد ہوتا ہے؟ مکان کا بتلانا مقصد ہوتا ہے۔ تو یہ جو زمان اور مکان دو قسمیں بنائیں صاحبِ جامی نے یہ مقصود کے اعتبار سے کہ کبھی زمانہ بتلانا مقصود ہوتا ہے کہ زمانہ ایک ہے دونوں کا اور کبھی مکان بتلانا مقصود ہوتا ہے کہ مکان ایک ہے اگرچہ دونوں مستلزم ہیں جہاں زمانہ ایک ہوگا وہاں مکان بھی ایک ہوگا اور جہاں مکان ایک ہوگا وہاں زمانہ بھی ایک ہوگا لیکن یہاں دو قسمیں صرف مقصود کے اعتبار سے بنائیں بھئی یہ بتلانے کے لیے نہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ آگے دیکھیے کہتے ہیں وَاعْلَمْ أَنَّ مَذْهَبَ جُمْهُوْرِ النُّحَاةِ أَنَّ الْعَامِلَ فِي الْمَفْعُوْلِ مَعَهُ الْفِعْلُ أَوْ مَعْنَاهُ، یہاں سے عامل بیان کر رہے ہیں کہ مفعول معہ میں عامل کیا ہوتا ہے؟ جیسے ابھی مثال آئی سِرْتُ وَزَيْدًا یہ زَيْدًا میں عامل کون ہے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ مفعول معہ کے اندر عامل جو ہے وہ فعل یا معنیِ فعل ہوتا ہے۔ جہاں فعل خود لفظوں میں ہوگا تو فعل عامل بنے گا، جہاں فعل لفظوں میں نہیں ہے بلکہ معنی کے اعتبار سے فعل ہے وہاں معنیِ فعل اس کے اندر عامل بنے گا۔ سِرْتُ وَزَيْدًا یہاں سِرْتُ فعل موجود ہے یہ زَيْدًا میں عامل ہے اس کو نصب دے رہا ہے۔ مَا لَكَ وَزَيْدًا یہاں لفظوں میں فعل موجود نہیں تو یہاں معنیِ فعل یعنی معنی کے اعتبار سے تَصْنَعُ فعل موجود ہے وہ اس کو کیا کر رہا ہے؟ نصب دے رہا ہے۔ توجہ ہے؟ اور دیکھیے یہ مفعول معہ کس کے بعد آتا ہے؟ واؤ کے بعد اور یہ واؤ کس معنی میں ہوتا ہے؟ مَعَ کے معنی میں، تو فعل مفعول معہ میں عمل کرتا ہے بواسطہ واؤ کے یعنی بیچ میں کون آتا ہے؟ واؤ، تو فعل یا معنیِ فعل وہ مفعول معہ میں عمل کرتا ہے بواسطہ واؤ کے اور وہ واؤ کس معنی میں ہوتا ہے؟ مَعَ کے معنی میں ہوتا ہے۔ دیکھیے بھئی، کہتے ہیں وَاعْلَمْ تو جان لے أَنَّ مَذْهَبَ جُمْهُوْرِ النُّحَاةِ کہ جمہور نحویوں کا مذہب یہ ہے کہ أَنَّ الْعَامِلَ فِي الْمَفْعُوْلِ مَعَهُ الْفِعْلُ أَوْ مَعْنَاهُ کہ وہ جو عامل ہوتا ہے مفعول معہ میں وہ فعل یا معنیِ فعل ہوتا ہے بِتَوَسُّطِ الْوَاوِ الَّتِيْ بِمَعْنَى مَعَ اس واؤ کے واسطے سے جو مَعَ کے معنی میں ہوتا ہے، اس وہ فعل یا معنیِ فعل عامل ہوتا ہے کس واؤ کے واسطے سے؟ اس واؤ کے واسطے سے جو بمعنی مَعَ کے ہوتا ہے۔ وَإِنَّمَا وَضَعُوا الْوَاوَ مَوْضِعَ مَعَ، یہ مفعول معہ جو ہے وہ واؤ کے بعد آتا ہے اور یہ واؤ کس معنی میں ہے؟ مَعَ کے معنی میں، تو بھئی مَعَ کو کیوں نہیں لائے؟ یہ واؤ کو کیوں عرب استعمال کرتے ہیں مَعَ کی جگہ؟ کہتے ہیں بھئی اس لیے کیونکہ واؤ مختصر ہے، واؤ ایک حرف ہے اور مَعَ میں دو حرف ہیں تو واؤ مختصر ہے اس لیے واؤ کو لے کر آتے ہیں۔ تو کہتے ہیں وَإِنَّمَا وَضَعُوا الْوَاوَ مَوْضِعَ مَعَ اور عربوں نے واؤ کو رکھا مَعَ کے مقام میں لِكَوْنِهَا أَخْصَرَ اس لیے کیونکہ واؤ جو ہے زیادہ مختصر ہے مَعَ کے مقابلے میں۔ وَأَصْلُهَا، اب بتلا رہے ہیں کہ یہ جو واؤ بمعنی مَعَ کے ہے اس کی اصل واوِ عطف ہے، یہ اصل میں کیا تھا؟ واوِ عطف بھئی تو وہی واوِ عطف ہے اس کو کبھی مَعَ کے معنی میں استعمال کر لیا جاتا ہے اس لیے کیونکہ وہ جو واوِ عطف ہوتا ہے وہ جمع کا فائدہ دیتا ہے اور اس کو استعمال کر لیا مَعَ کے معنی میں اور جمع یہ مناسب ہے مَعَ کے، جمع مناسب ہے مَعَ کے کس طرح؟ دیکھو جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو میں عطف کر رہا ہوں جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو میں نے عَمْرٌو کا عطف کیا کس پر؟ زید پر، اس واؤ نے جمع کا فائدہ دیا کس چیز کا جمع؟ یعنی یہ بتلایا کہ جس چیز کی نسبت زید کی طرف ہے یہ معطوف بھی اس کے ساتھ اس بات میں جمع ہے یعنی اس کی طرف بھی وہی نسبت ہے یعنی زید اور عمرو دونوں آئے ہیں، زید اور عمرو دونوں، تو یہ فائدہ کس نے دیا؟ بھئی دیکھو نا جَاءَ زَيْدٌ فاعل تو زَيْدٌ ہے وَعَمْرٌو یہ تو آگے معطوف ہے لیکن اس واؤ نے کیا فائدہ دیا؟ کہ یہ عمرو بھی زید کے ساتھ جمع ہے کس چیز میں؟ اس نسبت میں جو زید کی طرف کی جا رہی ہے، جو نسبت زید کی طرف ہے وہی نسبت عمرو کی طرف بھی ہے، یہ جمع کا فائدہ کس نے دیا؟ واؤ نے دیا کہ یہ دونوں اس نسبت میں جمع ہیں اکٹھے ہیں اور مفعول معہ میں بھی کیا بتلایا جاتا ہے؟ کہ مفعول معہ اس کی معیت ہے معمولِ فعل کے ساتھ، تو جمع کا معنی مناسب ہے کس کے؟ معیت کے، جمع کے اندر بھی چیزیں اکٹھی ہوتی ہیں جمع ہوتی ہیں اور معیت میں بھی چیزیں جمع ہوتی ہیں، بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اس لیے واؤ کو استعمال کیا کسی اور حرف کو فا وغیرہ کو استعمال نہیں کیا کیونکہ واؤ جمع کا فائدہ دیتا ہے اور جمع مناسب ہے معیت کے جبکہ فا وغیرہ تو ترتیب کا فائدہ دیتے ہیں اور معیت میں تو کوئی ترتیب وغیرہ نہیں ہوتی۔ تو کہتے ہیں وَأَصْلُهَا وَاوُ الْعَطْفِ اور اس واؤ کی جو اصل ہے وہ واوِ عطف ہے الَّتِيْ فِيْهَا مَعْنَى الْجَمْعِ وہ واوِ عطف جس کے اندر جمع والا معنی ہوتا ہے فَنَاسَبَ مَعْنَى الْمَعِيَّةِ تو یہ واوِ عطف معیت کے معنی کے مناسب ہوا، یہ واوِ عطف معیت کے معنی کے مناسب ہوا لہٰذا اسی کو استعمال کر لیا گیا کسی اور حرف کو استعمال نہیں کیا گیا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا؟ چلیے بس بھئی هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ۔
216 approved lectures · 139 of 216