آگے سبق دیکھیے بھئی: اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ هُوَ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ أَيْ لِقَصْدِ تَحْصِيْلِهِ أَوْ بِسَبَبِ وُجُوْدِهِ، وَخَرَجَ بِهِ سَائِرُ الْمَفَاعِيْلِ مِمَّا فُعِلَ مُطْلَقًا أَوْ بِهِ أَوْ فِيْهِ أَوْ مَعَهُ، فِعْلٌ أَيْ حَدَثٌ مَذْكُوْرٌ أَيْ مَلْفُوْظٌ حَقِيْقَةً أَوْ حُكْمًا۔
بھئی گزشتہ سبق میں ہم نے مفعول فیہ کے بارے میں پڑھا تھا اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ مفعول فیہ اس زمانے یا مکان کا نام ہے جس کے اندر فعلِ مذکور کو کیا جائے بھئی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ فعل سے یہاں مراد حدث ہے بھئی حدث، یعنی وہ معنی جو غیر کے ساتھ قائم ہوتا ہے، غیر کی صفت بنتا ہے، اس کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں ہوتا یعنی مصدر مراد ہے، یعنی مصدر۔ مصدر کا اپنا خارج میں کوئی وجود نہیں ہوتا، یہ غیر کی صفت بنتا ہے۔ تو مفعول فیہ اس زمانے یا مکان کا نام ہے جس کے اندر فعلِ مذکور یعنی حدثِ مذکور کو کیا جائے، تو اس سے مصدر مراد ہے۔ اور مفعول فیہ، اس کے ساتھ تو ہر جگہ مصدر نہیں مذکور ہوتا، کبھی وہ اس کے ساتھ فعل ذکر ہوتا ہے: ضَرَبْتُ زَيْدًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ یہاں ضَرَبْتُ مذکور ہے، زَيْدٌ ضَارِبٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ یہاں ضَارِبٌ نصب دے رہا ہے، اور کبھی کبھار مصدر بھی نصب دیتا ہے: أَعْجَبَنِيْ جُلُوْسُكَ عِنْدَ زَيْدٍ۔ تو انہوں نے تو کیا کہا کہ مفعول فیہ اس زمانے یا مکان کا نام ہے جس کے اندر فعلِ مذکور کو کیا جائے، تو حدث تو ہر جگہ مذکور نہیں ہوتا۔ تو صاحبِ جامی نے جواب دیا تھا کہ حدث کا مذکور ہونا عام ہے، کبھی وہ تَضَمُّنًا مذکور ہوگا یعنی فعل یا شبہِ فعل کے ضمن میں، اور کبھی وہ مُطَابَقَةً وہ حدث مذکور ہوگا جہاں پر مصدر خود عامل ہو۔
اور پھر میں نے وجہ بھی ذکر کی تھی کہ یہاں فعل سے فعلِ لغوی یعنی مصدر کیوں مراد ہے؟ میں نے بتایا تھا کہ یہ مصدر جو ہے اس کو عربی زبان میں فعل کہتے ہیں، تو فعل بول کر یہاں فعلِ لغوی یعنی مصدر مراد ہے، فعلِ اصطلاحی مراد نہیں ہے۔ وجہ یہ کہ یہ جو فعلِ اصطلاحی ہے یہ تو لفظ کا نام ہے، فعلِ اصطلاحی تو لفظ کا نام ہے، اور یہاں مراد ہے حدث۔ حدث وہ فاعل کی صفت ہوتی ہے۔ زید نے ضرب لگائی کسی کو تو یہ ضرب زید کی صفت ہے بھئی۔ تو یہ جو فعلِ اصطلاحی ہے یہ تو لفظ کا نام ہے، اس کی تعریف کیا کی؟ فعل وہ کلمہ ہے جو اپنے معنی پر مستقلاً دلالت کرے اور تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ اس کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ دیکھا؟ معلوم ہوا فعلِ اصطلاحی لفظ کا نام ہے۔ تو ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا یہ ضَرَبْتُ کا جو لفظ ہے یہ ہے فعلِ اصطلاحی، اور انہوں نے کیا کہا کہ مفعول لہ وہ ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کیا جائے۔ تو اس فعل سے فعلِ اصطلاحی مراد نہیں ہو سکتا کیونکہ فعلِ اصطلاحی تو کلمے کا نام ہے، لفظ کا نام ہے، اور لفظ کو کیا نہیں جاتا لفظ کو کہا جاتا ہے، لفظ کو کہا جاتا ہے۔ اور مثلاً میں نے اس کی مثال ذکر کی تھی کہ میں نے جمعہ کے دن کسی کی پٹائی کی اور اگلے دن یعنی ہفتے والے دن میں کسی کو بتلاتا ہوں کہ ضَرَبْتُ زَيْدًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ میں نے زید کی پٹائی کی جمعہ والے دن۔ تو اب دیکھو یہ تعریف اس پر منطبق کرو: مفعول فیہ وہ زمانہ یا مکان ہے کہ جس کے اندر فعلِ مذکور کو کیا جائے۔ اب یہاں فعلِ مذکور سے مراد وہ حدث ہے، وہ حدث جو ہے وہ جمعہ والے دن ہوا تھا، جمعہ والے دن میں نے ضرب لگائی تھی، اور اس سے فعلِ اصطلاحی مراد نہیں ہو سکتا کیونکہ فعلِ اصطلاحی ضَرَبْتُ زَيْدًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ پھر تو یہ ضَرَبْتُ کا لفظ مراد ہوگا۔ مفعول فیہ کسے کہتے ہیں؟ وہ زمانہ یا مکان جس میں فعلِ مذکور کیا جائے، تو یہاں يَوْمَ الْجُمُعَةِ جو ہے یہ ہے مفعول فیہ، اس کے اندر یہ ضَرَبْتُ والا کلمہ واقع نہیں ہوا، اس کے اندر یہ ضَرَبْتُ والا لفظ واقع نہیں ہوا، ضَرَبْتُ والا لفظ تو میں نے ہفتے والے دن ذکر کیا۔ وہ فعل کب ہوا تھا؟ جمعہ والے دن، اور یہ ضَرَبْتُ زَيْدًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ یہ ضَرَبْتُ کا لفظ یہ کلمہ یہ جو فعلِ اصطلاحی ہے یہ میں نے کب ذکر کیا؟ یہ ہفتے والے دن۔ تو انہوں نے کیا تعریف کی کہ مفعول فیہ وہ زمانہ یا مکان ہے کہ جس کے اندر فعلِ مذکور کیا جائے، اور ضَرَبْتُ زَيْدًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ یہ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مفعول فیہ ہے اور اس کے اندر تو یہ ضَرَبْتُ جو، یہ لفظِ ضَرَبْتُ ہے یہ تو جمعہ والے دن واقع نہیں ہوا، یہ تو ہفتے والے دن میں ذکر کر رہا ہوں۔ معلوم ہوا اس سے فعلِ اصطلاحی مراد نہیں کیونکہ وہ تو لفظ کا نام ہے، بلکہ اس سے فعلِ لغوی مراد ہے۔
اور پھر انہوں نے بتلایا تھا کہ جب فعلِ مذکور کی قید لگائی تو اس کے ذریعے وہ تمام زمانے اور مکان خارج ہو گئے جن کے ساتھ ان کا فعل مذکور نہیں ہوتا۔ لہٰذا يَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمٌ طَيِّبٌ جمعہ کا دن اچھا دن ہے، اب جمعہ کے دن بھی یقینی طور پر بہت سے افعال ہوئے ہیں لیکن یہ اس تعریف سے خارج کیونکہ اس کے ساتھ وہ فعل ذکر نہیں کیا گیا، ہوئے تو ہوں گے فعل لیکن اس کے ساتھ ذکر نہیں اور انہوں نے تو کیا کہا؟ فعلِ مذکور یعنی وہ فعل وہاں مذکور ہونا چاہیے۔ البتہ شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ جیسی مثالوں کا اعتراض ہوتا ہے، وہ اس تعریف میں داخل ہو رہے ہیں۔ شَهِدْتُ کا معنی میں نے بتلایا تھا پا لینا، کسی چیز کا مل جانا۔ شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مجھے جمعہ کا دن مل گیا، تو یہ يَوْمَ الْجُمُعَةِ اس ترکیب میں مفعول بہ ہے لیکن اس پر مفعول فیہ کی تعریف بھی صادق آ رہی ہے، اس لیے کیونکہ یہ يَوْمَ الْجُمُعَةِ کے ساتھ شَهِدْتُ کا فعل ذکر ہے اور معنی کیا؟ مجھے جمعہ کا دن مل گیا، اور یہ جمعہ کے دن کا ملنا یعنی یہ شہود کا فعل کب ہوا؟ جمعہ والے دن ہی، جب جمعہ آئے گا تب ہی آپ کو ملے گا نا تو اس سے پہلے تو نہیں۔ تو شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ کے اندر يَوْمَ الْجُمُعَةِ مفعول بہ ہے، اس پر شہود کا فعل واقع ہوا ہے، لیکن مفعول فیہ بھی یہ بن رہا ہے کیونکہ اسی کے اندر یہ شہود والا فعل ہوا ہے، تو اس کو بھی کیا کہنا پڑے گا؟ مفعول فیہ، حالانکہ یہ تو مفعول فیہ نہیں ہے یہ تو مفعول بہ ہے بھئی۔ تو اس کا جواب دیا تھا کہ اگر تعریف کے اندر حیثیت کی قید کا اعتبار کر لیا جائے تو پھر یہ اعتراض بھی ختم ہو جائے گا، اور تعریف یوں کریں کہ مفعول فیہ اس زمانے یا مکان کا نام ہے جس کے اندر فعلِ مذکور کو کیا جائے، اور اس مفعول فیہ کو اس حیثیت سے ذکر کیا جائے کہ اس کے اندر وہ فعلِ مذکور کیا گیا ہے۔ تو اب یہ شَهِدْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ یہ مثال اس سے نکل گئی کیونکہ اس کے اندر يَوْمَ الْجُمُعَةِ جو ہے یہ اس حیثیت سے ذکر نہیں ہے کہ اس کے اندر شہود والا فعل ہوا ہے، بلکہ یہ یہاں مفعول بہ ہونے کی حیثیت سے ذکر ہے کہ اس پر فعل واقع ہوا ہے بھئی۔ اور پھر بتلایا تھا کہ یہ اگر حیثیت کی قید کا اعتبار کریں تو پھر مَذْكُوْرٌ کی قید لگانے کی بھی کوئی حاجت نہیں کہ فعلِ مذکور جس کے اندر کیا جائے، نہیں بھئی، جس کے اندر کوئی فعل کیا جائے لیکن وہ جو مفعول فیہ ہے اس کو اس حیثیت سے ذکر کریں کہ اس کے اندر کوئی فعل ہوا ہے۔ جب اس حیثیت سے ذکر کریں گے کہ اس کے اندر کوئی فعل ہوا ہے تو وہ فعل ظاہر سی بات ہے ساتھ ذکر کرنا پڑے گا، پھر ہی اس حیثیت سے یہ ذکر ہو سکتا ہے، تو فعل خود ہی مذکور ہوگا ساتھ لہٰذا وہ ضمناً سمجھ میں آ رہا ہے۔ لیکن پھر آگے مَذْكُوْرٌ کا لفظ لا کر اس کی صراحت بھی کر دی تاکہ خوب بات واضح ہو جائے، طالب علم کے ذہن میں خوب اچھی طرح پہچان ہو جائے مفعول فیہ کی بھئی۔
اور پھر بتلایا تھا کہ صاحبِ کافیہ جو ہیں انہوں نے جمہور نحوی حضرات کی مخالفت کی ہے۔ جمہور نحوی حضرات کے نزدیک مفعول فیہ ہمیشہ منصوب ہوتا ہے اور جہاں فِيْ لفظوں میں آ جائے وہ پھر مفعول فیہ نہیں کہلاتا بلکہ وہ مفعول بہ غیرِ صریح کہلاتا ہے۔ لیکن صاحبِ کافیہ کے نزدیک دونوں مفعول فیہ ہیں، چاہے فِيْ ذکر ہو چاہے فِيْ مقدر ہو وہاں پر یعنی اس کا معنی مقدر ہو۔ چنانچہ وہ فرماتے ہیں کہ مفعول فیہ کے نصب کی شرط یہ ہے، معلوم ہوا نصب نہ ہو پھر بھی مفعول فیہ ہوگا، لیکن اگر نصب چاہیے تو اس کی شرط یہ ہے کہ وہاں تقدیرِ فِيْ ہو بھئی۔ اور انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ مفعول فیہ وہ زمانہ بھی ہو سکتا ہے اور مکان بھی ہو سکتا ہے، اور پھر وہ زمانہ کبھی مبہم ہوگا اور کبھی محدود ہوگا، اسی طرح مکان بھی کبھی مبہم ہوگا اور کبھی محدود ہوگا۔ ظرفِ زمان مبہم وہ ہے جس کی کوئی حد نہ ہو جیسے وَقْتٌ، حِيْنٌ، دَهْرٌ، زَمَانٌ، ان کی کوئی حد نہیں ہے۔ اور جبکہ بعض اوقات زمانے کی حد ہوتی ہے جیسے يَوْمٌ ہے صبح سے شام تک، لَيْلٌ ہے شام سے لے کر صبح تک، اسی طرح أُسْبُوْعٌ ہفتہ سات دن ہیں، مہینہ جو ہے شَهْرٌ مہینہ ہے اس میں تیس دن ہیں، اور سَنَةٌ یہ سال ہے اس کے اندر بارہ مہینے ہیں، تو یہ ایسا زمانہ ہے جو محدود ہے جس کی حد ہے بھئی۔ اور اسی طرح ظرفِ مکان بھی دو قسم پر: کبھی وہ محدود ہوگا اور کبھی مبہم ہوگا۔ ظرفِ مکان محدود جو ہے جس کی کوئی حد ہو جیسے کمرہ دیکھو کمرے کی ایک حد ہے، گھر، گھر کی ایک حد ہوتی ہے، مسجد، مسجد کی ایک حد ہوتی ہے، اسی طرح مدرسہ، مدرسے کی ایک حد ہوتی ہے، سکول جو ہے سکول کی ایک حد ہوتی ہے، یونیورسٹی ہے یونیورسٹی کی ایک حد ہوتی ہے، شہر وغیرہ یہ سب کیا ہیں؟ یہ ظرفِ مکان محدود ہیں۔ اور ظرفِ مکان مبہم جو ہے کہتے ہیں اس کی تفسیر جہاتِ ستہ کے ساتھ کی گئی ہے: أَمَامٌ، خَلْفٌ، يَمِيْنٌ، شِمَالٌ، فَوْقٌ، تَحْتٌ بھئی، یہ ہیں چھ جہتیں بھئی۔ تو یہ جو ظرفِ زمان مبہم اور محدود، اور اسی طرح ظرفِ مکان مبہم اور محدود، ان چار قسموں میں سے ظرفِ مکان محدود جو ہے وہ تقدیرِ فِيْ کو قبول نہیں کرتا، وہاں ہمیشہ فِيْ کو لفظوں میں ذکر کرنا پڑے گا، جَلَسْتُ فِي الْمَسْجِدِ کہنا پڑے گا، جَلَسْتُ الْمَسْجِدَ آپ نہیں کہہ سکتے۔ تو ظرفِ مکان محدود جو ہوتا ہے وہ تقدیرِ فِيْ کو قبول نہیں کرتا، باقی تینوں تقدیرِ فِيْ کو قبول کر لیتے ہیں۔ اور اس کی پھر وجہ بھی ذکر کی تھی صاحبِ جامی نے کہ اس کی کیا وجہ ہے؟ بتلایا تھا کہ ظرفِ زمان مبہم اس کو فعل نصب دے دیتا ہے، اس میں درمیان میں کسی حرفِ جر کا واسطہ لانے کی ضرورت نہیں، فعل براہِ راست اس میں عمل کر سکتا ہے، وجہ یہ کہ ظرفِ زمان مبہم جو ہے یہ فعل کا جز ہوتا ہے، فعل کا جز کیونکہ فعل کے اندر یا تو زمانۂ ماضی ہوگا یا حال یا استقبال ہوگا، اور ماضی، ماضی تو گزشتہ زمانے کو کہتے ہیں چاہے ایک دن گزرا ہو چاہے سو سال گزرے ہوں اس کی دیکھو کوئی حد نہیں ہے۔ تو ظرفِ زمان مبہم جو ہے وہ فعل کا جز ہوتا ہے تو فعل اس کے اندر براہِ راست عمل کر کے اس کو نصب دے سکتا ہے۔ تو صُمْتُ دَهْرًا، صُمْتُ میں نے ایک زمانہ روزے رکھے، دیکھو یہ دَهْرًا ظرفِ زمان مبہم ہے، اس کو فعل نے نصب دے دیا براہِ راست کیونکہ یہ فعل کا جز ہے، جیسے مفعولِ مطلق جو ہے وہ فعل کا جز ہوتا ہے تو فعل اس کو براہِ راست نصب دیتا ہے، درمیان میں کسی حرفِ جر کا واسطہ لانے کی حاجت نہیں۔ کیونکہ فعل کا مفہوم مرکب ہوتا ہے مصدر سے، زمانے سے اور نسبت الی الفاعل، تو اس میں دیکھو مصدر بھی آ گیا وہی جو مفعولِ مطلق ہے، اور اس کے اندر زمانہ بھی آ گیا یعنی مبہم زمانہ، اور نسبت الی الفاعل بھی آ گئی۔ تو ظرفِ زمان مبہم کو اس لیے فعل نصب دیتا ہے کیونکہ یہ فعل کا جز ہے۔ اور ظرفِ زمان محدود جو ہے وہ اسی ظرفِ زمان مبہم پر محمول ہے، کیونکہ جب ظرفِ زمان مبہم کو فعل نصب دیتا ہے تو ظرفِ زمان محدود کو بھی فعل نصب دے گا اسی پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ دونوں کی ذات ایک ہے، دونوں زمانے کا نام ہیں، ہاں صرف صفت الگ ہے، ایک زمانہ مبہم ہے تو دوسرا محدود ہے۔ تو جب ظرفِ زمان مبہم کو فعل نصب دیتا ہے تو ظرفِ زمان محدود کو بھی فعل نصب دے گا اسی پر حمل کرتے ہوئے۔ اسی طرح ظرفِ مکان مبہم کو بھی فعل نصب دے گا اسی ظرفِ زمان مبہم پر حمل کرتے ہوئے، کیونکہ دونوں کی ذات اگرچہ الگ الگ ہے ایک زمانِ مبہم ہے تو دوسرا مکانِ مبہم ہے، ذات تو الگ الگ ہے لیکن صفت دونوں کی ایک ہے دونوں مبہم ہیں، تو اس وجہ سے اس کو بھی اس پر محمول کر لیا جاتا ہے۔ جبکہ ظرفِ مکان محدود اس کو ظرفِ زمان مبہم پر حمل نہیں کر سکتے، اس لیے کیونکہ یہ مکانِ محدود ہے اور وہ زمانِ مبہم ہے، تو ذات بھی الگ وہ زمانہ ہے تو یہ مکان ہے، اور دونوں کی صفت بھی الگ ہے وہ مبہم ہے تو یہ محدود ہے، لہٰذا اس کو اس پر محمول نہیں کر سکتے، یہاں فِيْ کو ذکر کرنا پڑے گا۔
اسی طرح ظرفِ مکان مبہم پر لفظِ مکان بھی اسی پر محمول ہے، اور ابہام کی وجہ سے نہیں محمول بلکہ کثرتِ استعمال کی وجہ سے محمول ہے، جیسے ظرفِ مکان مبہم یعنی وہ جو جہاتِ ستہ ہیں وہ کثیر الاستعمال ہیں، اسی طرح لفظِ مکان جو ہے یہ بھی کثیر الاستعمال ہے، تو یہ اگرچہ متعین ہی کیوں نہ ہو پھر بھی فعل اس کو نصب دے گا اور یہ تقدیرِ فِيْ کو قبول کر لے گا، کیا؟ لفظِ مکان، کس پر حمل کرتے ہوئے؟ ظرفِ مکان مبہم پر، بات سمجھ میں آ گئی۔ اور اسی طرح مابعدِ دَخَلْتُ جو ہے وہ بھی ظرفِ مکان مبہم پر محمول ہے کثرتِ استعمال کی وجہ سے۔ میں نے بتایا تھا کہ دَخَلْتُ، نَزَلْتُ اور سَكَنْتُ تینوں کا ایک ہی حکم ہے بھئی۔ تو بعض نحوی جو ہیں وہ ان کو مفعول فیہ قرار دیتے ہیں ان کے مابعد کو جیسے کہ صاحبِ کافیہ کا مذہب ہے، اور بعض نحوی جو ہیں ان کے مابعد کو مفعول بہ قرار دیتے ہیں۔ تو چنانچہ صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں کہ مابعدِ دَخَلْتُ بھی اسی پر محمول ہے عَلَى الْأَصَحِّ زیادہ صحیح مذہب کے مطابق بھئی۔ لیکن پھر صاحبِ جامی نے رد کیا کہ نہیں یہ محلِ تأمل ہے، آپ کی رائے یہ ہے کہ مابعدِ دَخَلْتُ وغیرہ جو ہیں وہ مفعول فیہ ہیں، لیکن ہماری رائے یہ ہے کہ ان کے مابعد وہ مفعول بہ ہے بھئی، مابعد مفعول بہ ہے۔ اور پھر دلیل بھی ذکر کی تھی کہ فعل کا معنی جب پورا ہو جاتا ہے اس کے بعد وہ مفعول فیہ کا تقاضا کرتا ہے، اور فعل کا معنی مفعول بہ کے ساتھ پورا ہوتا ہے۔ اور دَخَلْتُ جو ہے اس کے ساتھ جب تک آگے الدَّارَ ذکر نہیں کریں گے تو دَخَلْتُ کا معنی پورا نہیں، تو معلوم ہوا یہ اس کے لیے مفعول فیہ نہیں ہے بلکہ مفعول بہ ہے، اس کے ساتھ اس کا معنی پورا ہو جائے گا اور اس کے بعد پھر یہ مفعول فیہ کا بھی تقاضا کرتا ہے، تو مثلاً آپ کہتے ہیں دَخَلْتُ الدَّارَ فِي الْبَلَدِ الْفُلَانِيِّ، تو دیکھا مفعول بہ کے ساتھ معنی پورا ہوا تو اس کے بعد آگے پھر اس نے مفعول فیہ کا تقاضا کیا۔ اور نیز کہتے ہیں اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ مفعول فیہ جو ہوتا ہے، مفعول فیہ جس کی طرف فعل کی نسبت کی گئی ہے کہ اس کے اندر فعل واقع ہوا ہے، اس مفعول فیہ کے ساتھ اگر عام کو لے آئیں یعنی ایسی جگہ کو جو اس کو بھی شامل ہے اور اس کے علاوہ کو بھی، تو بھی فعل کی اس کی طرف نسبت کرنا صحیح ہوتی ہے، جیسے مثلاً میں کہتا ہوں ضَرَبْتُ زَيْدًا فِي الدَّارِ، ضَرَبْتُ زَيْدًا فِي الدَّارِ اب یہ دار کے اندر زید کی پٹائی ہوئی ہے اور یہ دار مثلاً کسی شہر میں ہے تو اس شہر کی طرف بھی نسبت کر کے میں کہہ سکتا ہوں ضَرَبْتُ زَيْدًا فِي الْبَلَدِ الْفُلَانِيِّ کہ فلاں شہر میں میں نے زید کی پٹائی کی۔ جبکہ مفعول بہ میں ایسا صحیح نہیں ہوتا، اور دَخَلْتُ کے مابعد میں ایسا صحیح نہیں معلوم ہوا وہ مفعول فیہ نہیں ہے بلکہ مفعول بہ ہے۔ مثلاً دَخَلْتُ الدَّارَ آپ نے کہا اور وہ دار شہر کے اندر ہے تو دَخَلْتُ الدَّارَ کہنا تو صحیح ہے لیکن دَخَلْتُ الْبَلَدَ الْفُلَانِيَّ یہ کہنا صحیح نہیں ہے، معلوم ہوا کہ مابعدِ دَخَلْتُ مفعول فیہ نہیں، اگر وہ مفعول فیہ ہوتا تو دَخَلْتُ الْبَلَدَ الْفُلَانِيَّ کہنا بھی صحیح ہوتا۔
تو صاحبِ جامی نے تو عَلَى الْأَصَحِّ کی تفسیر کیا کی؟ بھئی متن میں آیا تھا وَمَا بَعْدَ دَخَلْتُ عَلَى الْأَصَحِّ، صاحبِ جامی نے اصح کی تفسیر کی مذہبِ اصح کے ساتھ، کہ اصح سے کیا مراد ہے؟ مذہبِ اصح مراد ہے، یعنی صاحبِ کافیہ یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ مابعدِ دَخَلْتُ اس کو بعض نحوی مفعول بہ بناتے ہیں لیکن زیادہ صحیح مذہب کے مطابق وہ مفعول فیہ ہے بھئی، تو یہ صاحبِ جامی نے تفسیر کی۔ بعض شارحین نے اور تفسیر کی تھی، انہوں نے عَلَى الْأَصَحِّ کی تفسیر کی تھی عَلَى الِاسْتِعْمَالِ الْأَصَحِّ کہ زیادہ صحیح استعمال کے مطابق۔ گویا وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ صاحبِ کافیہ یہاں پر یہ نہیں بتلانا چاہتے کہ یہ مابعدِ دَخَلْتُ مفعول بہ نہیں ہے بلکہ مفعول فیہ ہے زیادہ صحیح مذہب کے مطابق یہ نہیں کہنا چاہتے، بلکہ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ دَخَلْتُ کے ساتھ فِيْ بھی استعمال ہوتا ہے اور فِيْ کے بغیر بھی، لیکن مابعدِ دَخَلْتُ زیادہ صحیح استعمال کے مطابق وہ اسی ظرفِ مکان مبہم پر محمول ہے یعنی جیسے وہ تقدیرِ فِيْ کو قبول کر لیتا ہے یہ بھی تقدیرِ فِيْ کو قبول کر لیتا ہے، یعنی مختصر لفظوں میں یوں کہو کہ صاحبِ کافیہ یہاں یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ دَخَلْتُ کا مابعد پر فِيْ کا لانا بھی صحیح لیکن زیادہ صحیح یہ ہے کہ بغیر فِيْ کے ہو یعنی منصوب لایا جائے۔ لیکن صاحبِ جامی نے اس تفسیر کو کمزور قرار دیا اور قِيْلَ کے لفظ کے ساتھ ذکر کیا، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ میری تفسیر قوی ہے، میں نے اصح سے مذہبِ اصح مراد لیا اور یہ بعض شارحین نے اصح سے مراد استعمالِ اصح قرار دیا، لیکن میری تقریر بہتر ہے چنانچہ ان کے قول کو قِيْلَ کے ساتھ ذکر کیا۔ اور پھر اپنی تائید میں کہ میری تفسیر قوی ہے اور یہ تفسیر کمزور ہے اس کی تائید کے لیے امام سیبویہ کے قول کو بھی نقل کیا کہ امام سیبویہ سے نقل کیا گیا ہے کہ دَخَلْتُ وغیرہ کا استعمال فِيْ کے ساتھ شاذ ہے۔ صاحبِ جامی نے تو کیا تفسیر کی؟ مذہبِ اصح، اور یہ دوسرے شارح نے کیا تفسیر کی؟ استعمالِ اصح۔ اس سے کیا پتا چلا؟ کہ فِيْ کے ساتھ بھی صحیح ہے استعمال لیکن فِيْ کے بغیر زیادہ صحیح ہے۔ کہتے ہیں نہیں بھئی، امام سیبویہ فرماتے ہیں کہ دَخَلْتُ کا استعمال فِيْ کے ساتھ شاذ ہے، فِيْ کے ساتھ استعمال شاذ ہے معلوم ہوا فِيْ کے بغیر صحیح ہے زیادہ صحیح نہیں بلکہ صحیح ہے، بات سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ کیا؟ امام سیبویہ نے فرمایا ہے کہ مابعدِ دَخَلْتُ کا استعمال فِيْ کے ساتھ شاذ ہے اور آپ کا قول لیا جائے تو معلوم ہوا فِيْ کے ساتھ استعمال صحیح ہے البتہ فِيْ کے بغیر زیادہ صحیح ہے، تو فِيْ کے بغیر کو زیادہ صحیح کہنا مناسب نہیں اس کو تو پھر صحیح کہنا چاہیے کیونکہ فِيْ کے ساتھ تو استعمال شاذ ہے بھئی اور شاذ پر تو قوانین مرتب نہیں ہوتے آپ پھر شاذ پر حمل کرتے ہوئے اپنے کلام کے اندر فِيْ کو لے آئیں، نہیں بھئی شاذ پر قیاس نہیں کیا جاتا بھئی۔ اور پھر انہوں نے آپ کو یہ بھی بتلایا کہ مفعول فیہ کے عامل کو کبھی حذف کر لیا جاتا ہے اور وہ کبھی عَلٰى شَرِيْطَةِ التَّفْسِيْرِ اس کے عامل کو حذف کرتے ہیں اور کبھی بِلَا شَرِيْطَةِ التَّفْسِيْرِ اس کے عامل کو حذف کر لیتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
جی اب آگے دیکھیے آج کا سبق۔ کہتے ہیں: اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ هُوَ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ أَيْ لِقَصْدِ تَحْصِيْلِهِ أَوْ بِسَبَبِ وُجُوْدِهِ، وَخَرَجَ بِهِ سَائِرُ الْمَفَاعِيْلِ مِمَّا فُعِلَ مُطْلَقًا أَوْ بِهِ أَوْ فِيْهِ أَوْ مَعَهُ، فِعْلٌ أَيْ حَدَثٌ مَذْكُوْرٌ أَيْ مَلْفُوْظٌ حَقِيْقَةً أَوْ حُكْمًا۔
آج ہم مفعول لہ کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ آپ پڑھ چکے ہیں مفعول لہ وہ مصدر ہے جو ماقبل کے فعل کی علت بیان کرتا ہے: ضَرَبْتُ زَيْدًا تَأْدِيْبًا میں نے زید کی پٹائی کی تَأْدِيْبًا ادب سکھانے کے لیے۔ تو یہ تَأْدِيْب مصدر جو ہے ماقبل میں جو ضَرَبْتُ کا فعل مذکور ہوا اس کی علت بیان کر رہا ہے کہ یہ ضرب کیوں لگائی گئی؟ ادب سکھانے کے لیے لگائی گئی، تو اس کو کہتے ہیں مفعول لہ بھئی۔
دیکھیے بھئی کتاب پر، پہلے متن متن دیکھ لیجیے۔ کہتے ہیں: اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ هُوَ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ، مفعول لہ جو ہے هُوَ مَا وہ چیز ہے فُعِلَ لِأَجْلِهِ کہ کیا گیا ہو اس کی وجہ سے فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ فعلِ مذکور کو۔ مفعول لہ جو ہے هُوَ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ، وہ چیز ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا گیا ہو۔ اور یہاں یاد رکھیے مَا سے پہلے اِسْمٌ کا لفظ مضاف محذوف نکال لیں: مفعول لہ هُوَ اسْمُ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ، مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا گیا ہو۔ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا یہ تَأْدِيْبًا اس کا اسم کیا ہے، اس کا نام کیا ہے؟ مفعول لہ ہے۔ تو مفعول لہ کسے کہتے ہیں؟ وہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا گیا ہو۔ تو یہاں مَا سے پہلے ہم نے اسم کا لفظ مضاف محذوف نکالا۔ اسی طرح یاد رکھنا وہ جو پیچھے مفعول فیہ کی تعریف آئی تھی وہاں پر بھی مَا سے پہلے اِسْمٌ کا لفظ مضاف محذوف ہے بھئی، کہ مفعول فیہ هُوَ مَا أَيْ هُوَ اسْمُ مَا فُعِلَ فِيْهِ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ مفعول فیہ اس زمانے یا مکان کا نام ہے جس کے اندر فعلِ مذکور کو کیا جائے بھئی۔ تو یہاں دونوں جگہ اسم کا لفظ مضاف محذوف ہے۔ تو کہتے ہیں اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ هُوَ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے، مِثْلُ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا وَقَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا۔ متن پر نظر ہے بھئی؟ آگے دو مثالیں ذکر کر دیں صاحبِ کافیہ نے: ایک مثال کیا؟ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا میں نے اس کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے، دوسری مثال کیا؟ وَقَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا۔ قَعَدَ يَقْعُدُ قُعُوْدًا کے معنی ہیں بیٹھنا، قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ میں جنگ سے بیٹھ گیا، مراد ویسے بیٹھنا نہیں ہے معنی ہے جنگ میں شرکت نہ کرنا، میں جنگ سے بیٹھ گیا یعنی میں نے جنگ میں شرکت نہیں کی، میں جنگ کے لیے نہیں گیا بھئی۔ اور جُبْنٌ، جُبْنٌ بزدلی کو کہتے ہیں: قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا میں جنگ سے بیٹھ گیا جُبْنًا بزدلی کی وجہ سے۔ تو دو مثالیں ذکر کر دیں بھئی اور دونوں کے اندر مفعول لہ ذکر ہے۔ یہ دراصل صاحبِ کافیہ جو ہیں مفعول لہ کی دو قسمیں بتلانا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیے کبھی کبھار ماقبل والا فعل جو ہے وہ سبب ہوتا ہے مفعول لہ کے لیے یعنی فعل پہلے ہے اور مفعول لہ بعد میں: ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا میں نے اس کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے۔ دیکھو ضرب پہلے ہے اور تادیب بعد میں ہے، ضرب لگے گی تو وہ ادب سیکھتا چلا جائے گا، تو دیکھو ضرب سبب ہے اور تادیب اس کا مسبّب ہے بھئی۔ تو کبھی کبھار ماقبل والا فعل جو ہے وہ سبب ہوتا ہے مفعول لہ کے لیے۔ اور کبھی کبھار اس کے برعکس ہوتا ہے کہ مفعول لہ وہ سبب ہوتا ہے ماقبل والے فعل کے لیے، جیسے قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا میں جنگ سے بیٹھا بزدلی کی وجہ سے یعنی یوں کہو میں نے جنگ میں شرکت نہیں کی بزدلی کی وجہ سے۔ اب دیکھو یہاں بزدلی پہلے سے موجود ہے، وہ شخص پہلے سے بزدل ہے اور یہ بزدلی سبب بنی ہے کس چیز کا؟ جنگ سے بیٹھنے کا۔ تو یہاں اب دیکھو مفعول لہ سبب ہے کس کا؟ ماقبل والے فعل کا یعنی مفعول لہ پہلے ہے اور وہ فعل بعد میں ہے، فرق سمجھ میں آ رہا ہے؟ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا یہاں ضرب سبب ہے کس چیز کا؟ تادیب کا، ضرب لگے گی تو اصلاح حاصل ہو جائے گی، اس کی اصلاح ہو جائے گی وہ ادب سیکھ جائے گا، تو ضرب پہلے اور تادیب بعد میں۔ اور یہاں پر قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا میں جنگ سے بیٹھا بزدلی کی وجہ سے، یہاں بزدلی پہلے ہے اور جنگ سے بیٹھنا اس کے بعد ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ معلوم ہوا مفعول لہ دو قسم پر ہے: کبھی فعل سبب ہوتا ہے مفعول لہ کے لیے، وہ فعل ہوگا تو مفعول لہ حاصل ہو جائے گا، ضرب ہوگی تو تادیب حاصل ہو جائے گی۔ اور کبھی کبھار وہ مفعول لہ سبب ہوتا ہے فعل کے لیے یعنی وہ مفعول لہ سبب بنتا ہے اس کی وجہ سے وہ فعل کیا جاتا ہے، جیسے قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا یہ بزدلی ہے تو اس سبب سے وہ جنگ سے بیٹھ گیا وہ جنگ میں نہیں گیا۔ تو حاصلِ کلام کیا؟ کہ کبھی کبھار فعل سبب ہوتا ہے مفعول لہ کے لیے یعنی اس کو حاصل کرنے کے لیے، اور کبھی کبھار مفعول لہ سبب ہوتا ہے فعل کے لیے یعنی وہ مفعول لہ سبب بنتا ہے اس کی وجہ سے فعل کو کیا جاتا ہے۔
چلیے یہاں تک پہلے شرح کے ساتھ دیکھ لیں سارے کو۔ کہتے ہیں: اَلْمَفْعُوْلُ لَهُ هُوَ مَا فُعِلَ لِأَجْلِهِ، مفعول لہ اس چیز کا نام ہے کہ کیا جائے لِأَجْلِهِ اس کی وجہ سے، اس کی وجہ سے۔ میں نے بتایا مفعول لہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ دو قسمیں، وہی دونوں اب آگے صاحبِ جامی بھی بتلائیں گے۔ لِأَجْلِهِ اس کی وجہ سے فعل کیا جائے بھئی کیا معنی اس کی وجہ سے؟ کہتے ہیں أَيْ لِقَصْدِ تَحْصِيْلِهِ یعنی اس مفعول لہ کو حاصل کرنے کے لیے، ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا یہ ضرب کس لیے ہے؟ تادیب کو حاصل کرنے کے لیے کہ ادب حاصل ہو جائے بھئی، تو أَيْ لِقَصْدِ تَحْصِيْلِهِ یعنی اس مفعول لہ کو حاصل کرنے کے لیے، أَوْ بِسَبَبِ وُجُوْدِهِ یا اس مفعول لہ کے وجود کے سبب سے وہ فعل کیا جاتا ہے۔ پھر ذرا جوڑیں متن کو متن سے پہلے جوڑیں: مفعول لہ اس چیز کا نام ہے فُعِلَ لِأَجْلِهِ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے۔ بھئی اس کی وجہ سے کیا جائے اس کا کیا معنی؟ کہتے ہیں اس کی وجہ سے فعل کرنے کا معنی یہ ہے کہ یا تو یہ وہ فعل اس لیے کیا گیا ہے تاکہ یہ مفعول لہ یعنی تادیب حاصل ہو جائے، اور کبھی کبھار وہ فعل اس کی وجہ سے کیا جاتا ہے معنی یہ ہے کہ مفعول لہ سبب بنا ہے اس فعل کا، اس کی وجہ سے فعل کرنے کا کیا معنی؟ مفعول لہ سبب بنا ہے، بزدلی ہے تو وہ جنگ سے بیٹھا ہے، مفعول لہ نہ ہوتا تو وہ جنگ سے نہ بیٹھتا۔ تو کبھی کبھار وہ سبب بنتا ہے فعل کے لیے اور کبھی کبھار فعل کے ذریعے اس کو حاصل کیا جاتا ہے یعنی فعل اس کے لیے سبب بنتا ہے، دونوں قسموں کی طرف اشارہ کر دیا۔ کہتے ہیں أَيْ لِقَصْدِ تَحْصِيْلِهِ یعنی اس مفعول لہ کو حاصل کرنے کے لیے أَوْ بِسَبَبِ وُجُوْدِهِ یا اس مفعول لہ کے پائے جانے کے سبب سے۔
وَخَرَجَ بِهِ سَائِرُ الْمَفَاعِيْلِ، اور اس قید کی وجہ سے باقی مفعول خارج ہو گئے۔ بھئی تعریف ایسی ہونی چاہیے جو جامع مانع ہو تو یہ بھی ایسی تعریف ہے جو جامع مانع ہے۔ یہ لِأَجْلِهِ کی جو قید آئی، مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعل کیا جائے، تو مفعولِ مطلق بھی نکل گیا اس کی وجہ سے تو فعل نہیں کیا جاتا، مفعول بہ بھی نکل گیا اس کی وجہ سے تو فعل نہیں کیا جاتا اس پر تو فعل واقع ہوتا ہے، مفعول فیہ بھی نکل گیا اس کی وجہ سے تو فعل نہیں کیا جاتا وہ تو اس زمانے یا مکان کا نام ہے جس میں فعل ہوا ہے، اور مفعول معہ بھی نکل گیا کہ اس کے ساتھ فعل کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے فعل نہیں کیا جاتا۔ تو کہتے ہیں وَخَرَجَ بِهِ اور اس قید کی وجہ سے، یہ جو لِأَجْلِهِ کی قید آئی اس کی وجہ سے نکل گئے سَائِرُ الْمَفَاعِيْلِ باقی مفاعیل، مِمَّا فُعِلَ یہ بیان ہے وہ باقی مفاعیل کون سے ہیں؟ مِمَّا فُعِلَ یعنی مَا فُعِلَ وہ جس کو کیا گیا یعنی مفعول۔ یہ مَا فُعِلَ دیکھو صاحبِ جامی بطورِ تفنن کے الگ انداز کی عبارت لائے، پہلے ایک دفعہ الْمَفَاعِيْلِ کہہ دیا تھا تو ایک لفظ جب ایک دفعہ ذکر ہو جائے بار بار اس کو ذکر کرنا پسندیدہ نہیں تو پھر دوبارہ مفعول کا لفظ لانے کے بجائے کیا لے آئے؟ مَا فُعِلَ لے آئے، مَا فُعِلَ کہہ لو یا مفعول کہہ لو ایک ہی بات ہے، مفعول کا کیا معنی؟ جس کو کیا گیا، اور مَا فُعِلَ کا بھی کیا معنی؟ جس کو کیا گیا بھئی۔ تو کہتے ہیں اس کے ذریعے باقی مفاعیل نکل گئے، مِمَّا فُعِلَ یعنی وہ مفعول مُطْلَقًا چاہے مُطْلَقًا ہو أَوْ بِهِ یا مفعول بہ ہو أَوْ فِيْهِ، یہ سب کو مَا فُعِلَ سے جوڑتے جائیں یعنی کہ مَا فُعِلَ مُطْلَقًا وہ بھی نکل گیا، اور مَا فُعِلَ بِهِ بھی نکل گیا، أَوْ مَا فُعِلَ فِيْهِ بھی نکل گیا، أَوْ مَا فُعِلَ مَعَهُ بھی نکل گیا، بات سمجھ میں آ گئی۔
فِعْلٌ أَيْ حَدَثٌ مَذْكُوْرٌ، تعریف کے اندر فِعْلٌ کا لفظ آیا تھا، صاحبِ جامی نے بتلایا کہ یہاں پر بھی فعل سے مراد حدث ہے یعنی وہ معنی جو غیر کے ساتھ قائم ہو یعنی مصدر مراد ہے، فعلِ اصطلاحی مراد نہیں ہے۔ وجہ یہ کہ فعلِ اصطلاحی لفظ کا نام ہے، کلمہ کا نام ہے جو اسم اور حرف کے مقابلے میں آتا ہے: اسم یہ بھی لفظ کا نام ہے، حرف یہ بھی لفظ یعنی کلمے کا نام ہے، اور فعلِ اصطلاحی بھی کلمے کا نام ہے۔ فعلِ اصطلاحی کی تعریف کیا کرتے ہیں؟ فعلِ اصطلاحی وہ کلمہ ہے جو اپنے معنی پر خود بخود دلالت کرتا ہے اور تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ اس کے ساتھ ملا ہوا ہوتا ہے۔ دیکھا؟ معلوم ہوا فعلِ اصطلاحی لفظ کا نام ہے، تو ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا یہ ضَرَبْتُ کا جو لفظ ہے یہ ہے فعلِ اصطلاحی اور انہوں نے کیا کہا؟ کہ مفعول لہ وہ ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کیا جائے، تو اس فعل سے فعلِ اصطلاحی مراد نہیں ہو سکتا کیونکہ فعلِ اصطلاحی تو کلمے کا نام ہے لفظ کا نام ہے، اور لفظ کو کیا نہیں جاتا لفظ کو کہا جاتا ہے، لفظ کو کہا جاتا ہے۔ پھر تو ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا کا معنی یہ بن جائے گا اگر آپ اس سے فعلِ اصطلاحی مراد لے لیں، تو معنی یہ ہوا کہ مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے اس فعل کو کیا جائے یعنی اس کو کہا جائے، اس فعل کو کہا جائے کہ ضَرَبْتُهُ کہ یہ والا جو فعل میں نے کہا تَأْدِيْبًا کس لیے کہا؟ ادب سکھانے کے لیے، حالانکہ یہ ضَرَبْتُهُ یہ لفظ میں نے اس کو ادب سکھانے کے لیے کہا یا وہ ضرب والا جو فعل میں نے کیا تھا وہ ادب سکھانے کے لیے تھا؟ تو وہ ضرب والا جو حدث تھا وہ ادب سکھانے کے لیے تھا، یہ ضَرَبْتُهُ کا لفظ جو کہا گیا ہے یہ تادیب کے لیے نہیں ہے، ضرب کا لفظ کہنے سے کسی کی اصلاح نہیں ہوتی بلکہ ضرب کا فعل کرنے سے کسی کی اصلاح ہوتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور یعنی حدثِ مذکور کو کیا جائے، تو یہاں فعل سے فعلِ لغوی یعنی حدث اور مصدر مراد ہے، فعلِ اصطلاحی اس سے مراد نہیں ہے بھئی۔
آگے دیکھیے: أَيْ مَذْكُوْرٌ، اور وہ فعل کیا ہونا چاہیے؟ مذکور ہونا چاہیے۔ تو اس پر اشکال ہوتا ہے کہ بعض اوقات تو فعل لفظوں میں مذکور نہیں ہوتا، مثلاً میرے سے کسی نے پوچھا لِمَ ضَرَبْتَ زَيْدًا؟ آپ نے زید کی پٹائی کیوں کی؟ تو میں نے کہا تَأْدِيْبًا۔ میں نے تو فعل کو حذف کر لیا، کہنا کیا چاہیے تھا؟ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا، لیکن میں نے ضَرَبْتُهُ کو حذف کر لیا کیونکہ ضَرَبْتُ فعل سوال کے اندر موجود تھا، قرینہ موجود ہے، تو میں نے صرف تَأْدِيْبًا یعنی مفعول لہ کو ذکر کر دیا اور اس کا فعل محذوف ہے بھئی۔ تو انہوں نے تو کیا کہا؟ متن میں کیا آیا؟ فِعْلٌ مَذْكُوْرٌ کہ وہ فعل مذکور ہو، اور میں نے تو صرف تَأْدِيْبًا کہا یہاں تو فعل مذکور نہیں۔ تو اس کا بھی جواب دیں گے صاحبِ جامی کہ بھئی مذکور ہونا عام ہے، چاہے حقیقتاً مذکور ہو چاہے حکماً مذکور ہو۔ یہ جو تَأْدِيْبًا جواب میں میں نے کہا اگرچہ اس کے ساتھ حقیقتاً تو فعل مذکور نہیں لیکن حکماً مذکور ہے کیونکہ فعل مقدر ہے، اور کیوں مقدر ہے؟ کیونکہ سوال اس پر دلالت کر رہا ہے۔ تو کہتے ہیں: مَذْكُوْرٌ أَيْ مَلْفُوْظٌ حَقِيْقَةً أَوْ حُكْمًا، مذکور بمعنی ملفوظ کے ہے یعنی اس پر تلفظ کیا جائے وہ لفظوں میں موجود ہو حَقِيْقَةً أَوْ حُكْمًا، لیکن یہ ملفوظ ہونا حقیقتاً بھی ہو سکتا ہے اور حکماً بھی، تو وہ ملفوظ ہوگا حقیقتاً یا حکماً، فَلَا يَخْرُجُ عَنْهُ تو لہٰذا اس تعریف سے نہیں نکلتا مَا وہ والا مفعول لہ كَانَ فِعْلُهُ مُقَدَّرًا جس کا فعل مقدر ہو، كَمَا إِذَا قُلْتَ تَأْدِيْبًا جیسے کہ آپ تَأْدِيْبًا کہیں فِيْ جَوَابِ مَنْ قَالَ لِمَ ضَرَبْتَ زَيْدًا اس شخص کے جواب میں جس نے کہا تھا لِمَ ضَرَبْتَ زَيْدًا آپ نے زید کی پٹائی کیوں کی؟ تو آپ صرف تَأْدِيْبًا کہیں تو یہاں فعل مقدر ہے بھئی، تو یعنی حقیقتاً تو نہیں ملفوظ لیکن حکماً ملفوظ ہے۔
آگے دیکھیے: فَقَوْلُهُ مَذْكُوْرٌ احْتِرَازٌ عَنْ مِثْلِ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ۔ کہتے ہیں ماتن کا قول جو مَذْكُوْرٌ آیا اس کے ذریعے أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ جیسی مثالیں نکل گئیں۔ جی یہ کاپی پر اپنے سامنے ذرا لکھیے بھئی، لکھیے بھئی یہی مثال لکھیں جو کتاب میں تھی: أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ، أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ۔ معنی سمجھ میں آ رہا ہے؟ أَعْجَبَنِيْ مجھے تعجب میں ڈالا التَّأْدِيْبُ اس تادیب نے۔ بھئی مثلاً دیکھو آپ نے زید کی پٹائی کی تھی ادب سکھانے کے لیے، توجہ ہے؟ آپ نے زید کی پٹائی کی تھی ادب سکھانے کے لیے، تو بعد میں میں آپ سے کہتا ہوں أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ مجھے تعجب میں ڈالا آپ کی اس تادیب نے یعنی مجھے پسند آئی، مجھے اچھی لگی آپ کی وہ تادیب۔ تو یہاں دیکھو أَعْجَبَنِيْ فعل ہے اور التَّأْدِيْبُ اس کے لیے فاعل ہے، تو یہ مفعول لہ نہیں کیونکہ یہ تو فاعل ہے، مفعول لہ تو منصوب ہوتا ہے اور یہ التَّأْدِيْبُ یہاں تو فاعل ہے أَعْجَبَنِيْ کے لیے، توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں اس جیسی مثالوں سے احتراز کیا۔ اچھا اب اسی کے نیچے لکھیے بھئی، دو تین سطریں چھوڑ کر نیچے لکھیے، دو تین سطریں چھوڑ کر نیچے لکھیے: ضَرَبْتُ زَيْدًا، ضَرَبْتُ زَيْدًا۔ اس سے نچلی سطر میں لکھیے: ضَرَبْتُ زَيْدًا تَأْدِيْبًا، ضَرَبْتُ زَيْدًا تَأْدِيْبًا۔ لکھ لیا؟ اب دیکھیے بھئی، صاحبِ جامی یہی باتیں سمجھائیں گے پہلے آپ یہاں سمجھ لیجیے، کہتے ہیں دیکھو یہ جو انہوں نے کہا نا کہ مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کیا جائے، تو فعلِ مذکور کی قید جو لگا دی کہ وہ فعل وہاں مذکور ہونا چاہیے، اس قید سے أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ جیسی مثال نکل گئی کیونکہ اس کے اندر بھی اگرچہ تادیب ذکر ہے لیکن اس کے ساتھ اس کا فعل ذکر نہیں۔ توجہ ہے؟ دیکھو بھئی صورت یہ ہے آپ نے زید کی پٹائی کی اور کس لیے پٹائی کی تھی؟ ادب سکھانے کے لیے تادیب کے لیے، اب میں بعد میں آپ سے کہتا ہوں أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ مجھے آپ کی وہ تادیب پسند آئی۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ یہ جو تعریف کے اندر مَذْكُوْرٌ کی قید آئی، اس کے ذریعے یہ والی تادیب یہ مفعول لہ ہونے سے خارج ہو گئی، مفعول لہ ہونے سے خارج۔ کیوں؟ کیونکہ تعریف کیا کی تھی؟ مفعول لہ وہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے، اور یہاں أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ اس تادیب کے ساتھ اس کا وہ فعل یعنی وہ ضرب ذکر نہیں، وہ فعل جس کی وجہ سے یہ تادیب کی گئی تھی وہ فعل یہاں پر ذکر نہیں۔ تو معترض کہتا ہے کہ بھئی یہ کیسے اس تعریف سے نکل سکتا ہے؟ یہ ابھی بھی تعریف کے اندر داخل ہے، اس کا فعل مذکور ہے۔ بھئی کہاں مذکور ہے؟ کہتے ہیں یہاں تو نہیں مذکور أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ کے اندر، لیکن کہیں نہ کہیں تو مذکور ہوگا یا نہیں؟ جیسے نچلی دو سطریں نیچے دیکھو کیا میں نے لکھوایا تھا: ضَرَبْتُ زَيْدًا، وہ ضرب مذکور ہے یا نہیں؟ تعریف کیا کی؟ مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے۔ تو انہوں نے کیا کہا أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ یہ تادیب تعریف سے نکل گیا کیونکہ اس کے ساتھ اس کا فعل ذکر نہیں ہے۔ کہتے ہیں نہیں بھئی یہ تعریف کے اندر ابھی بھی داخل ہے کیونکہ اس کا فعل ذکر ہے۔ بھئی کہاں ذکر ہے أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ؟ یہاں تو کوئی ضرب والا فعل ذکر نہیں۔ کہتے ہیں یہاں تو نہیں ذکر لیکن کہیں نہ کہیں کتابوں میں یا عربوں کی زبان پر ذکر ہوگا یا نہیں؟ جیسے نچلی دو سطر نیچے دیکھو ہم نے کیا لکھوایا ہے: ضَرَبْتُ زَيْدًا، دیکھو یہاں وہ ضَرَبْتُ ذکر ہے یا نہیں جس کی وجہ سے یہ تادیب کی گئی؟ تو کہیں نہ کہیں تو وہ ضرب فعل ذکر ہوگا، انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ اس کے ساتھ ذکر ہونا چاہیے، انہوں نے تو صرف کیا کہا؟ مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے، جو جہاں مرضی ذکر ہو، ہے تو مذکور، أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ یہاں تو وہ ضرب ذکر نہیں لیکن کہیں نہ کہیں تو ذکر ہوگی، نحو کی کتابوں میں ذکر ہوگی یا کسی عرب کی زبان پر ہوگی یا کسی جگہ تو ذکر ہوگی یا جیسے ابھی ہم نے نیچے لکھوا دیا یہاں ذکر ہے، تو أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ میں بے شک ضرب نہیں ذکر لیکن فی الجملہ کہیں نہ کہیں ذکر ہے، تو یہ بھی تعریف کے اندر داخل ہے۔
تو جواب دیں گے بھئی ہماری مَذْكُوْرٌ سے یہ مراد نہیں ہے کہیں پر بھی ذکر ہو، مراد یہ ہے اس کے ساتھ ذکر ہو، اس تادیب کے ساتھ ذکر ہونا چاہیے۔ کہتے ہیں تادیب کے ساتھ بھی ذکر ہے، اس سے نچلی مثال دیکھ لیں: ضَرَبْتُ زَيْدًا تَأْدِيْبًا، وہاں دیکھو تَأْدِيْبًا کے ساتھ ہی ضَرَبْتُ ذکر ہے یا نہیں؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ توجہ ہے؟ اس جو أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ میں تو بے شک ذکر نہیں ہے لیکن کسی نہ کسی جگہ تو وہ ضرب ذکر ہے۔ کہتے ہیں نہیں بھئی اس کے ساتھ ذکر ہونا چاہیے، دونوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ کہتے ہیں کسی جگہ دونوں اکٹھے بھی تو ہوں گے جیسے نچلی مثال میں ہے ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا کے اندر دیکھو ضرب بھی ہے اور تادیب بھی ہے۔ تو پھر جواب دیں گے کہ بھئی اسی ترکیب میں مذکور ہونا چاہیے، اسی ترکیب میں، یہی أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ کی ترکیب میں مذکور ہونا چاہیے، کسی اور جگہ اس کے ساتھ مذکور ہو وہ مراد نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی کتاب پر۔
کہتے ہیں: فَقَوْلُهُ مَذْكُوْرٌ کہ ماتن کا قول مَذْكُوْرٌ جو ہے، احْتِرَازٌ یہ احتراز ہے عَنْ مِثْلِ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ اس جیسی مثالوں سے۔ فَإِنْ قُلْتَ اگر آپ یہ کہیں كَيْفَ يَصِحُّ الِاحْتِرَازُ بِهِ عَنْهُ کہ کیسے صحیح ہے احتراز کرنا اس مَذْكُوْرٌ کی قید کے ذریعے عَنْهُ اس جیسی مثال سے؟ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ فَإِنْ قُلْتَ اگر آپ یہ کہیں كَيْفَ يَصِحُّ الِاحْتِرَازُ بِهِ عَنْهُ کہ کیسے صحیح ہے احتراز کرنا بِهِ اس مَذْكُوْرٌ کے قول کے ذریعے عَنْهُ کس سے؟ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ جیسی مثالوں سے احتراز کرنا کیسے صحیح ہو سکتا ہے، وَهُوَ أَيِ الْفِعْلُ الَّذِيْ فُعِلَ لِأَجْلِهِ اور وہ فعل کہ جس کو کیا گیا ہے اس کی وجہ سے مَذْكُوْرٌ فِي الْجُمْلَةِ وہ مذکور ہے فی الجملہ، آپ نے بھی تعریف میں کیا کہا؟ مفعول لہ وہ ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے، آپ نے یہ تو نہیں کہا کہ اس کے ساتھ ذکر ہونا چاہیے، کہیں نہ کہیں ذکر ہونا چاہیے، تو کہیں نہ کہیں تو ضَرَبْتُ زَيْدًا کے اندر ضرب کا فعل ذکر ہو گیا یا نہیں؟ تو فی الجملہ وہ مذکور ہے۔ دوبارہ دیکھیں: فَإِنْ قُلْتَ اگر آپ یہ کہیں كَيْفَ يَصِحُّ الِاحْتِرَازُ بِهِ عَنْهُ کہ اس مَذْكُوْرٌ کی قید کے ذریعے اس جیسی مثالوں سے کیسے احتراز کرنا صحیح ہو سکتا ہے، وَهُوَ أَيِ الْفِعْلُ الَّذِيْ فُعِلَ لِأَجْلِهِ مَذْكُوْرٌ فِي الْجُمْلَةِ اور وہ فعل کہ جس کو کیا گیا ہے اس مفعول لہ کی وجہ سے مَذْكُوْرٌ فِي الْجُمْلَةِ وہ مذکور ہے فی الجملہ یعنی مجموعی اعتبار سے کہیں نہ کہیں تو مذکور ہے، كَمَا فِيْ ضَرَبْتُ زَيْدًا جیسے کہ اس جملے کے اندر یہ مذکور ہے۔ قُلْنَا تو ہم کہتے ہیں: اَلْمُرَادُ مَذْكُوْرٌ مَعَهُ، متن میں تو آیا صرف مَذْكُوْرٌ لیکن مراد ہے مَذْكُوْرٌ مَعَهُ کہ وہ فعل مفعول لہ کے ساتھ ذکر ہونا چاہیے۔ تو قُلْنَا ہم کہتے ہیں اَلْمُرَادُ مَذْكُوْرٌ مَعَهُ کہ مراد یہ ہے کہ اس کے ساتھ مذکور ہو۔ توجہ ہے؟ متن میں صرف کیا آیا مَذْكُوْرٌ، لیکن مراد کیا ہے ہم جواب میں کہتے ہیں؟ کہ اس کے ساتھ مذکور ہو۔ تو فَإِنْ قُلْتَ پھر اگر آپ یہ کہیں: هُوَ مَذْكُوْرٌ مَعَهُ كَمَا فِيْ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا کہ فعل اس کے ساتھ بھی مذکور ہے جیسے کہ اس مثال میں ہے ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا، اس کے اندر دیکھو تَأْدِيْبًا کے ساتھ ضَرَبْتُ فعل مذکور ہے تو کہیں نہ کہیں تو دونوں اکٹھے ذکر ہو گئے، لہٰذا أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ یہ تادیب بھی تعریف میں داخل۔ بات ساری وہ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ کے گرد گھوم رہی ہے، پہلے کیا کہا یہ تادیب تعریف میں داخل نہیں کیونکہ اس کے ساتھ فعل مذکور نہیں، انہوں نے کہا بھئی فی الجملہ کہیں نہ کہیں تو فعل مذکور ہے ضَرَبْتُ زَيْدًا میں، انہوں نے کہا نہیں یہ معنی نہیں کہ فعل علیحدہ مذکور ہو بلکہ دونوں اکٹھے مذکور ہونے چاہئیں، کہتے ہیں بعض مثالیں ایسی بھی ہوں گی جہاں دونوں کیا ہوں گے اکٹھے مذکور ہوں گے۔ فَإِنْ قُلْتَ هُوَ مَذْكُوْرٌ مَعَهُ كَمَا فِيْ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا اگر آپ یہ کہیں کہ وہ اس کے ساتھ مذکور ہے جیسے ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا کے اندر ہے، قُلْنَا اَلْمُرَادُ مَذْكُوْرٌ مَعَهُ فِي التَّرْكِيْبِ الَّذِيْ هُوَ فِيْهِ کہ مراد یہ ہے کہ وہ فعل اس مفعول لہ کے ساتھ مذکور ہو فِي التَّرْكِيْبِ الَّذِيْ هُوَ فِيْهِ اسی ترکیب میں جس کے اندر وہ مفعول لہ ہے۔ یعنی أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ، اسی ترکیب کے اندر ضَرَبْتُ ہونا چاہیے کسی اور ترکیب میں نہیں، آپ نے تو دوسری مثال سامنے رکھ دی کہ وہاں دیکھو اکٹھے ذکر ہیں، اور أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ اس ترکیب کے اندر تادیب تو ہے لیکن اس کا فعل مذکور نہیں، لہٰذا یہ تعریف سے نکل گیا۔
آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَيَرِدُ حِيْنَئِذٍ اور اعتراض وارد ہوتا ہے اس وقت، نَحْوُ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ اس جیسی مثالوں کا اعتراض ہوتا ہے۔ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ جیسی مثال تو اب نکل گئی، لیکن بعض اور مثالوں کا پھر اعتراض ہو سکتا ہے وہ اس جیسی مثالیں: أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ۔ دیکھو ترکیب سنو: أَعْجَبَنِيْ مجھے تعجب میں ڈالا اَلتَّأْدِيْبُ یہ فاعل ہے، یہ فاعل ہے، اور اَلَّذِيْ یہ اس کی صفت ہے تادیب کی، تادیب معرفہ ہے نا اور معرفہ کے بعد اَلَّذِيْ اسمِ موصول آیا تو اس کے لیے کیا بنے گا؟ صفت بنے گا، اور اَلَّذِيْ اسمِ موصول ہے موصول کے لیے کیا چاہیے؟ صلہ چاہیے، تو ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ یہ ہے اس کا صلہ۔ تو ترجمہ سنو: أَعْجَبَنِيْ مجھے تعجب میں ڈالا یعنی مجھے اچھا لگا اَلتَّأْدِيْبُ وہ تادیب اَلَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ کہ آپ نے پٹائی کی تھی اس کی وجہ سے، مجھے وہ تادیب پسند آئی جس کی وجہ سے آپ نے پٹائی کی تھی۔ پھر غور کرو ترجمے پہ: أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ مجھے وہ تادیب پسند آئی اَلَّذِيْ ضَرَبْتَ وہ تادیب کہ آپ نے ضرب لگائی تھی لِأَجْلِهِ اس تادیب کی وجہ سے، آپ نے ضرب لگائی تھی اس تادیب کی وجہ سے یعنی جس تادیب کی وجہ سے آپ نے ضرب لگائی تھی وہ تادیب مجھے پسند آئی۔ اب دیکھو اس مثال کے اندر التَّأْدِيْبُ یہ مرفوع ہے، فاعل ہے، لیکن یہ مفعول لہ کی تعریف میں داخل ہو رہا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ اس تادیب کی وجہ سے جو ضرب کا فعل ہے وہ کیا گیا ہے اور تادیب کے ساتھ ضرب والا فعل بھی ذکر ہے، لہٰذا اس کو کیا کہنا چاہیے؟ مفعول لہ کہنا چاہیے، پوری تعریف صادق آئی یا نہیں؟ تعریف کیا کی تھی؟ مفعول لہ وہ چیز ہے کہ جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا گیا ہو، تو یہاں پر بھی یہ جو اَلَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ یہ ضَرَبْتَ فعل ذکر ہے اور یہ فعل کس کی وجہ سے کیا گیا تھا؟ تادیب کے، وہ بھی مذکور ہے، تو لہٰذا اس تادیب کو کیا کہنا چاہیے؟ مفعول لہ، حالانکہ مفعول لہ نہیں ہے یہ تو فاعل ہے، مرفوع ہے، مفعول لہ تو منصوب ہوتا ہے۔ تو اب آگے اس کا جواب دے رہے ہیں۔
تو کہتے ہیں: وَيَرِدُ حِيْنَئِذٍ اور اس وقت اعتراض وارد ہوتا ہے، اس وقت کیا معنی؟ جب یہ مراد لیا جائے کہ مذکور ہونے کا معنی یہ ہے کہ وہ فعل اسی ترکیب کے اندر اس کے ساتھ مذکور ہو: أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ، تو یہاں پر بھی یہ فعل اس کے ساتھ اسی ترکیب کے اندر مذکور ہے۔ تو کہتے ہیں وَيَرِدُ حِيْنَئِذٍ نَحْوُ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ اور اس وقت اعتراض وارد ہوتا ہے اس جیسی مثالوں کا، اَللّٰهُمَّ إِلَّا أَنْ يُرَادَ بِذِكْرِهِ مَعَهُ إِيْرَادُهُ مَعَهُ لِلْعَمَلِ فِيْهِ۔ اب اَللّٰهُمَّ کے ساتھ جواب دے رہے ہیں اس اعتراض کا۔ اور یاد رکھو اَللّٰهُمَّ کے ذریعے نہایت کمزور جواب ذکر کیا جاتا ہے۔ اور اَللّٰهُمَّ، دیکھو عبارت پہ نظر رکھو، اَللّٰهُمَّ إِلَّا أَنْ يُرَادَ۔ تقدیرِ عبارت یوں ہے گویا یوں کہا جا رہا ہے: اَللّٰهُمَّ لَا مَخْلَصَ لِيْ عَنْ هٰذَا الِاعْتِرَاضِ، اے اللہ میرے لیے تو اس اعتراض سے چھٹکارا پانے کی کوئی صورت نہیں ہے إِلَّا أَنْ يُرَادَ بِذِكْرِهِ مَعَهُ مگر اس فعل کے اس مفعول کے ساتھ ذکر کرنے سے مراد یہ لیا جائے، کیا مراد لیا جائے؟ إِيْرَادُهُ مَعَهُ لِلْعَمَلِ فِيْهِ کہ وہ فعل لایا جائے مَعَهُ کس کے ساتھ؟ اس مفعول لہ کے ساتھ لایا جائے لِلْعَمَلِ فِيْهِ اس میں عمل کرنے کے لیے۔ بھئی ادھر دیکھیے، تعریف میں صرف مَذْكُوْرٌ آیا تھا کہ مفعول لہ اس چیز کا نام ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا جائے۔ اب مَذْكُوْرٌ سے کیا مراد لیا؟ کہتے ہیں اس کے ساتھ مذکور ہونے کا معنی یہ ہے اسی ترکیب میں ہو۔ انہوں نے مثال دے دی أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ اسی ترکیب میں ہے لیکن یہ تادیب مفعول لہ نہیں ہے بلکہ یہ تو کیا بن رہا ہے؟ فاعل بن رہا ہے۔ تو جواب دے رہے ہیں کہ اس اعتراض سے چھٹکارا پانے کی اور کوئی صورت نہیں ہے، یہی ہم کہہ سکتے ہیں زیادہ سے زیادہ، ادھر دیکھیے، کہ مَذْكُوْرٌ سے مراد یہ ہے کہ وہ فعل اس مفعول لہ کے ساتھ لایا جائے اسی ترکیب میں ہو تاکہ اس کے اندر عمل بھی کرے۔ اور یہاں أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ یہ ضَرَبْتَ التَّأْدِيْبُ میں کوئی عمل کر رہا ہے؟ أَعْجَبَنِي التَّأْدِيْبُ الَّذِيْ ضَرَبْتَ لِأَجْلِهِ یہاں جو تادیب آیا اس کے اندر یہ جو آگے ضَرَبْتَ آ رہا ہے یہ تو عمل نہیں کر رہا، التَّأْدِيْبُ تو فاعل بن رہا ہے أَعْجَبَنِيْ کے لیے وہ عامل ہے اس کے اندر۔ تو کہتے ہیں اس اعتراض سے چھٹکارا پانے کی اور کوئی صورت نہیں کہ یوں کہا جائے کہ مراد یہ ہے کہ فعل کو اس کے ساتھ ذکر کیا جائے اسی ترکیب کے اندر جس میں وہ ہے، اور اس طور پر ذکر ہو کہ فعل اس کے اندر عمل کر کے اس کو نصب دے رہا ہو۔ دیکھو اتنی لمبی باتیں کیں لیکن تعریف میں تو یہ ذکر نہیں، تعریف میں تو صرف یہ ذکر ہے وہ فعل مذکور ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا مذکور ہونے سے کیا مراد ہے؟ اس کے ساتھ مذکور ہو، اسی ترکیب میں مذکور ہو، اور نیز اس کے اندر کیا کر رہا ہو؟ عمل کر رہا ہو، دیکھو کتنی ہی چیزوں کا زائد اضافہ کرنا پڑے گا، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ اَللّٰهُمَّ کے ساتھ جو جواب دیا جاتا ہے وہ کمزور جواب ہوتا ہے، اور تقدیرِ عبارت کیا ہے؟ اَللّٰهُمَّ لَا مَخْلَصَ لِيْ عَنْ هٰذَا الِاعْتِرَاضِ، اے اللہ لَا مَخْلَصَ لِيْ میرے لیے کوئی چھٹکارا نہیں ہے عَنْ هٰذَا الِاعْتِرَاضِ اس اعتراض سے إِلَّا أَنْ يُقَالَ مگر یہ کہ یوں کہا جائے، إِلَّا أَنْ يُقَالَ مگر یہ کہ یوں کہا جائے، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہاں إِلَّا أَنْ يُقَالَ کے بجائے إِلَّا أَنْ يُرَادَ لے آئیں گے۔ کہتے ہیں اَللّٰهُمَّ إِلَّا أَنْ يُرَادَ اس اعتراض سے چھٹکارے کی کوئی صورت نہیں إِلَّا أَنْ يُرَادَ بِذِكْرِهِ مَعَهُ مگر یہ کہ ارادہ کیا جائے بِذِكْرِهِ مَعَهُ اس فعل کو اس کے ساتھ ذکر کرنے سے، متن میں تو صرف کیا آیا تھا؟ مَذْكُوْرٌ، اور مَذْكُوْرٌ سے کیا مراد ہے انہوں نے بتایا؟ کہ وہ فعل اس کے ساتھ مذکور ہو۔ تو کہتے ہیں اس کے ساتھ مذکور ہونے سے یہ ارادہ کیا جائے کہ إِيْرَادُهُ مَعَهُ لِلْعَمَلِ فِيْهِ کہ اس فعل کو اس کے ساتھ لایا جائے لِلْعَمَلِ فِيْهِ اس میں عمل کرنے کے لیے، ویسے نہ ساتھ ذکر ہو بلکہ اس میں عمل کرنے کے لیے اس کے ساتھ لایا جائے۔ اب بات سمجھ میں آ گئی؟
آگے دیکھیے: مِثْلُ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا جیسے ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا، مِثَالٌ لِمَا فُعِلَ لِقَصْدِ تَحْصِيْلِهِ فِعْلٌ یہ مثال ہے اس مفعول لہ کی کہ جس کو حاصل کرنے کے ارادے سے فعل کو کیا گیا، دیکھو ضرب لگے گی تو کیا حاصل ہو جائے گی؟ تادیب۔ تو یہ مثال ہے اس مفعول لہ کی کہ جس کو حاصل کرنے کے ارادے سے فعل کو کیا گیا، وَهُوَ الضَّرْبُ اور وہ فعل کون سا ہے؟ ضرب ہے۔ کہتے ہیں فَإِنَّ التَّأْدِيْبَ إِنَّمَا يَحْصُلُ بِالضَّرْبِ اس لیے کیونکہ یہ تادیب جو ہے وہ ضرب کی وجہ سے حاصل ہو رہی ہے وَيَتَرَتَّبُ عَلَيْهِ اور اس پر مرتب ہو رہی ہے۔ وَقَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا میں جنگ سے بیٹھا بزدلی کی وجہ سے، مِثَالٌ لِمَا فُعِلَ بِسَبَبِ وُجُوْدِهِ فِعْلٌ یہ مثال ہے اس مفعول لہ کی کہ اس کے پائے جانے کی وجہ سے فعلِ مذکور کو کیا گیا، یعنی بزدلی کی وجہ سے قُعُوْدٌ عَنِ الْحَرْبِ کیا گیا، وَهُوَ الْقُعُوْدُ اور وہ فعل کون سا ہے جو بزدلی کی وجہ سے کیا گیا؟ وَالْقُعُوْدُ وہ قعود ہے، فَإِنَّ الْقُعُوْدَ إِنَّمَا وَقَعَ بِسَبَبِ الْجُبْنِ اس لیے کیونکہ یہ قعود جو ہے یہ بزدلی کی وجہ سے واقع ہوا ہے۔
وَالْقَائِلُ بِكَوْنِ الْمَفْعُوْلِ لَهُ، جی پہلے متن متن دیکھیے: خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ فَإِنَّهُ عِنْدَهُ مَصْدَرٌ۔ بھئی جمہور نحویوں کے نزدیک تو وہ مصدر جو ماقبل فعل کی علت بیان کرے اس کو مفعول لہ کہتے ہیں لیکن امام زجاج اس سے اختلاف فرماتے ہیں۔ امام زجاج یہ بہت بڑے نحوی، بہت بڑے ادیب گزرے ہیں اور 311 ہجری میں ان کا انتقال ہوا ہے بھئی، 311 ہجری میں ان کا انتقال ہوا ہے اور ان کا نام جو ہے ابو اسحاق ابراہیم ہے بھئی۔ اور ان کو امام زجاج اس لیے کہتے ہیں کیونکہ یہ شیشہ بنانے یا شیشہ بیچنے کا کام کرتے تھے بھئی۔ زُجَاجٌ عربی زبان میں شیشے کو کہتے ہیں، زُجَاجٌ، اسی سے زَجَّاجٌ ہے فَعَّالٌ وزن پر بھئی۔ زَجَّاجٌ کسے کہتے ہیں؟ جو شیشہ بنانے والا ہو اس کو بھی زجاج کہتے ہیں، جو شیشہ بیچنے والا ہو اسے بھی زجاج کہتے ہیں۔ تو چونکہ یہ شیشہ بنانے یا بیچنے کا کام کرتے تھے اس لیے ان کو امام زجاج کہتے ہیں، اور یہ شاگرد ہیں امام مبرد کے بھئی۔ تو کہتے ہیں امام زجاج جو ہیں اس کی مخالفت کرتے ہیں، وہ مفعول لہ کو مفعولِ مطلق ہی کہتے ہیں۔ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا جمہور نحوی تَأْدِيْبًا کو مفعول لہ کہتے ہیں لیکن امام زجاج فرماتے ہیں یہ مفعولِ مطلق ہی ہے۔ اسی طرح قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا جمہور نحوی جُبْنًا کو مفعول لہ کہتے ہیں لیکن امام زجاج فرماتے ہیں یہ مفعولِ مطلق ہی ہے۔ اور مفعولِ مطلق کسے کہتے تھے؟ وہ مصدر جو ماقبل فعل کے معنی میں ہو۔ اور آپ نے پڑھا ہے کبھی اسی فعل کے مصدر کو لاتے ہیں: ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبًا، اسی ضَرَبْتُ کا مصدر ضَرْبًا مفعولِ مطلق لے آئے۔ اور کبھی آپ نے پڑھا ہے کہ مفعولِ مطلق اور فعل کا باب الگ الگ ہوگا لیکن معنی ایک ہونا چاہیے: أَنْبَتَ اللهُ نَبَاتًا۔ أَنْبَتَ بابِ افعال ہے اور نَبَاتًا یہ ثلاثی مجرد ہے، تو دیکھو فعل اور مفعولِ مطلق کا باب الگ الگ ہے لیکن معنی ایک ہی ہے بھئی۔ اور کبھی کبھار لفظ بالکل ہی الگ ہوتے ہیں، مادہ ہی الگ ہوتا ہے لیکن معنی ایک ہونا ضروری ہے جیسے قَعَدْتُ جُلُوْسًا، قَعَدْتُ جُلُوْسًا، قَعَدَ دیکھو اس کا مادہ اور ہے اور جُلُوْسٌ کا مادہ اور ہے لیکن معنی دونوں کا ایک ہی ہے۔ تو مفعولِ مطلق کسے کہتے ہیں؟ وہ مصدر جو ماقبل فعل کے معنی میں ہو۔ تو امام زجاج فرماتے ہیں کہ یہ جو مفعول لہ ہے یہ بھی دراصل مفعولِ مطلق ہی ہے، البتہ لفظ الگ ہے۔ جیسے قَعَدْتُ جُلُوْسًا، قَعَدَ کا مادہ اور جُلُوْسٌ کا مادہ اور لیکن جلوس اسی کے لیے مفعولِ مطلق ہے کیونکہ دونوں کا معنی ایک۔ کہتے ہیں یہاں پر بھی یہ جو آگے مفعول لہ آیا ہے یہ مفعولِ مطلق ہی ہے، البتہ صرف اس کا لفظ اور ہے، لفظ اور ہے کس طرح؟ کہتے ہیں دیکھو ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا میں نے اس کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے، کہتے ہیں دونوں ایک ہی چیز ہیں۔ دیکھو ضرب اور تادیب دونوں یہاں ایک ہی چیز ہیں، وہی ضرب جو آپ زید کو لگا رہے ہیں بایں اعتبار کہ اس سے زید کو تکلیف ہو رہی ہے اس کو ضرب کہیں گے، اور اسی ضرب کو بایں اعتبار کہ اس سے زید ادب سیکھتا جا رہا ہے اسی کو تادیب کہیں گے۔ تادیب الگ فعل نہیں ہے، میں نے اس کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے، کیا مجھے پٹائی کے بعد ادب سکھانے کے لیے کوئی اور الگ فعل کرنا پڑا؟ نہیں، اسی پٹائی سے ہی اس نے ادب سیکھ لیا۔ تو وہی ضرب بایں لحاظ کہ اس سے دوسرے کو تکلیف ہو رہی ہے، آپ جوں جوں ضربیں لگا رہے ہیں اس کو تکلیف ہوتی جا رہی ہے لیکن ساتھ ساتھ وہ ادب بھی سیکھتا چلا جا رہا ہے، تو وہی ضرب بایں لحاظ کہ دوسرے کو تکلیف ہو رہی ہے وہ ضرب کا فعل کہلاتی ہے، اور وہی ضرب بایں لحاظ کہ اس سے اس کی اصلاح ہو رہی ہے اور وہ اچھے اخلاق سیکھتا جا رہا ہے اسی کو تادیب کہتے ہیں۔ تو دونوں کوئی الگ چیز ہیں ہی نہیں، ایک ہی چیز ہے۔ ایک اعتبار سے ضرب ہے تو دوسرے اعتبار سے یہی کیا ہے؟ تادیب بھی ہے۔ تو وہ فرماتے ہیں یہ مفعولِ مطلق ہی ہے البتہ اس کا لفظ الگ ہے۔ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا ماقبل میں ضَرَبْتُ اس کا لفظ الگ اور تَأْدِيْبًا اس کا لفظ الگ ہے، دونوں کا مادہ الگ ہے، معنی ایک، چیز ایک ہی ہے دونوں بھئی۔ وہ فرماتے ہیں کہ یہ ادب سکھانا، ادب سکھانے کی کئی صورتیں ہو سکتی تھیں۔ ایک صورت تھی کہ ادب آپ سکھائیں پٹائی کرنے کے ذریعے، ایک صورت یہ ہے ادب سکھائیں آپ اس کو ڈانٹ کر، صرف ڈانٹیں پٹائی نہ کریں اس سے بھی ادب وہ سیکھ سکتا ہے، اور ایک صورت ہے پٹائی بھی نہ کریں ڈانٹیں بھی نہ صرف وعظ و نصیحت کریں اس سے بھی وہ ادب سیکھ سکتا ہے۔ تو یہ تادیب کی کئی صورتیں تھیں، تادیب کے اندر کئی احتمال تھے، تو یہ جو ماقبل میں فعل ہوتا ہے یہ اسی کا بیان کرتا ہے، یہ کیا کرتا ہے؟ یہ اسی کا بیان کرتا ہے، یعنی یوں کہو تادیب کے اندر اجمال تھا کہ کس طریقے سے تادیب ہوئی ہے؟ ماقبل والا فعل جو ساتھ ذکر ہوتا ہے وہ اس کو بیان کر دیتا ہے کہ تادیب کس طریقے سے ہے یہاں پر؟ پٹائی کرنے کے ذریعے ہے، ڈانٹ کے ذریعے یا نصیحت کے ذریعے نہیں سکھائی گئی۔ معلوم ہوا کہ یہ جس کو جمہور مفعول لہ کہتے ہیں یہ دراصل مفعولِ مطلق ہی ہے، البتہ اس میں اجمال تھا تفصیل پوری نہیں تھی تو اس کے ساتھ ماقبل میں فعل ذکر کر کے اس کو بیان کر دیا گیا، تو ہیں دونوں ایک ہی چیز، بات سمجھ میں آ گئی۔ اسی طرح قَعَدْتُ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا میں جنگ سے بیٹھا بزدلی کی وجہ سے، اب بزدلی دکھانے کی کئی صورتیں تھیں لیکن یہاں کس طریقے سے بزدلی دکھائی؟ تو ماقبل میں فعل نے بیان کر دیا کہ جنگ سے بیٹھنے کی صورت میں بزدلی دکھائی، بات سمجھ میں آئی؟ بزدلی کی تو کئی صورتیں ہو سکتی تھیں مثلاً دشمن کو دیکھ کر وہ چھپ گیا یہ بھی بزدلی ہے، ذرا کہیں خطرے والی جگہ آئی وہاں سے چھپ گیا یہ بھی بزدلی کی صورت ہے، تو مثلاً مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں بزدلی دکھانے کی، تو بزدل ہونا یا بزدلی دکھانے میں اجمال تھا تو قُعُوْدٌ عَنِ الْحَرْبِ نے آ کر بیان کر دیا کہ بزدلی کس طرح دکھائی ہے؟ جنگ سے بیٹھ کر۔
تو کہتے ہیں خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ بخلاف امام زجاج کے۔ بھئی یہ خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ اس جیسی عبارتیں پہلے بھی گزری ہیں، یہ ترکیب سمجھ لو: خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ یہ خِلَافًا مصدر اسی طرح منصوب لاتے ہیں عبارت میں اور آگے لام کے ساتھ اس کے فاعل کو بیان کیا جاتا ہے۔ اصل میں تھا يُخَالِفُ الزَّجَّاجُ خِلَافًا، توجہ ہے؟ يُخَالِفُ الزَّجَّاجُ خِلَافًا، یہ آگے لِلزَّجَّاجِ نہیں تھا۔ يُخَالِفُ فعل تھا، اَلزَّجَّاجُ اس کا فاعل اور خِلَافًا یہ آگے مفعولِ مطلق تھا۔ پھر يُخَالِفُ الزَّجَّاجُ فعل کو اپنے فاعل سمیت حذف کر لیا گیا کیونکہ یہ خِلَافًا اسی يُخَالِفُ پر دلالت کر رہا ہے کہ یہاں يُخَالِفُ کا فعل محذوف ہے۔ تو فعل کو جب فاعل کے ساتھ حذف کیا گیا تو اب فاعل کا پتا نہیں چل رہا تھا، تو پھر آگے لام کے ساتھ اس فاعل کو بیان کر دیا گیا خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ۔ تو اصل میں کیا تھا؟ يُخَالِفُ الزَّجَّاجُ خِلَافًا، پھر يُخَالِفُ الزَّجَّاجُ کو حذف کیا اور خِلَافًا رہ گیا، اور اب فاعل کا پتا نہیں چل رہا تو آگے لام کے ساتھ اس فاعل کو بیان کر دیا جاتا ہے، تو یہ لام بیانیہ ہے، یہ لام بیانیہ یہ فاعل کو بیان کر رہا ہے، اور یہ جار مجرور لِلزَّجَّاجِ یہ صفت بنتا ہے خِلَافًا کی: خِلَافًا ثَابِتًا لِلزَّجَّاجِ۔ تو تقدیرِ عبارت کیا ہوئی؟ يُخَالِفُ خِلَافًا ثَابِتًا لِلزَّجَّاجِ، مخالفت کی ہے ایسی مخالفت جو ثابت ہے کس کے لیے؟ امام زجاج کے لیے یعنی انہوں نے مخالفت کی ہے، بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ تو کہتے ہیں خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ تو جمہور کی جو ہے مخالفت کی ہے امام زجاج نے، فَإِنَّهُ عِنْدَهُ مَصْدَرٌ اس لیے کیونکہ مفعول لہ جو ہے امام زجاج کے نزدیک مَصْدَرٌ وہ مصدر ہوتا ہے یعنی مفعولِ مطلق ہوتا ہے۔
جی اب شرح کے ساتھ اس سارے کو دیکھیے۔ خِلَافًا لِلزَّجَّاجِ سے ایک سطر اوپر دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: وَالْقَائِلُ بِكَوْنِ الْمَفْعُوْلِ لَهُ مَعْمُوْلًا مُّسْتَقِلًّا، عبارت مل گئی بھئی؟ وَالْقَائِلُ بِكَوْنِ الْمَفْعُوْلِ لَهُ مَعْمُوْلًا مُّسْتَقِلًّا، اور وہ جو قائل ہے کس چیز کا قائل ہے؟ کہ بِكَوْنِ الْمَفْعُوْلِ لَهُ مَعْمُوْلًا مُّسْتَقِلًّا۔ ادھر دیکھیے: امام زجاج تو کیا فرماتے ہیں کہ یہ مفعول لہ بھی دراصل کیا ہے؟ مفعولِ مطلق ہے، جبکہ باقی جمہور نحوی کیا فرماتے ہیں کہ وہ الگ مستقل معمول ہے، یہ مفعولِ مطلق کے اندر وہ داخل نہیں۔ تو کہتے ہیں وَالْقَائِلُ بِكَوْنِ الْمَفْعُوْلِ لَهُ مَعْمُوْلًا مُّسْتَقِلًّا اور وہ جو قائل ہے اس بات کا کہ مفعول لہ مستقل معمول ہے غَيْرَ دَاخِلٍ فِي الْمَفْعُوْلِ الْمُطْلَقِ وہ مفعولِ مطلق میں داخل نہیں، يُخَالِفُ خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ، یہ جو قائل ہے، کون سا قائل؟ عبارت پہ نظر رکھو، وہ جو قائل ہے اس بات کا کہ مفعول لہ مستقل معمول ہے مفعولِ مطلق میں داخل نہیں، يُخَالِفُ اس قائل نے مخالفت کی ہے خِلَافًا ایسی مخالفت خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ ایسی مخالفت جو ظاہر ہے امام زجاج کے لیے۔ عبارت پہ نظر رکھو بھئی، میں نے کیا ترکیب کروائی تھی؟ خِلَافًا ثَابِتًا لِلزَّجَّاجِ، جار مجرور کو کس سے جوڑا تھا؟ ثَابِتًا سے۔ صاحبِ جامی نے کیا نکالا؟ ظَاهِرًا، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ اختلاف ظاہر ہے کھلا ہے کوئی پوشیدہ نہیں ہے، کھلا ہوا ہے سب کو علم ہے، تو یہاں ظَاهِرًا لے آئے بھئی۔ اور نیز میں نے کیا ترکیب کروائی تھی؟ يُخَالِفُ کا فاعل کس کو بنایا تھا؟ امام زجاج کو۔ مخالفت کس نے کی ہے؟ امام زجاج نے کی ہے۔ ایک طرف جمہور کا مذہب ہے اور ایک طرف امام زجاج ہیں، تو یوں کہیں گے امام زجاج نے جمہور کی مخالفت کی ہے، یوں نہیں کہیں گے کہ جمہور نے امام زجاج کی مخالفت کی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ لیکن صاحبِ جامی کیا فرما رہے ہیں؟ يُخَالِفُ اس کے اندر ضمیر وہی قائل کو راجع ہے جو پیچھے قائل گزرا، کہ وہ جو قائل ہے اس بات کا کہ مفعول لہ مستقل معمول ہے اور مفعولِ مطلق میں داخل نہیں ہے اس نے مخالفت کی ہے خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ، جی ترجمہ آخر سے کریں: امام زجاج کی ظاہری مخالفت، امام زجاج کی۔ خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ آخر سے ترجمہ: ایسی مخالفت جو ظاہر ہے امام زجاج کے لیے، یعنی امام زجاج کی کھلی مخالفت کی ہے۔ اور میں نے بتایا تھا مفعولِ مطلق کا الگ ترجمہ نہیں کرتے اس کو جملے کے اندر ہی لے آتے ہیں۔ ضَرَبْتُ زَيْدًا ضَرْبًا، طلبہ عموماً یہ ترجمہ کرتے ہیں ضَرَبْتُ زَيْدًا میں نے زید کی پٹائی کی ضَرْبًا پٹائی کرنا، دیکھو الگ پٹائی کرنا بھی ذکر کرتے ہیں حالانکہ الگ ذکر نہیں کرتے، اس کو جملے کے اندر ہی لے آتے ہیں۔ تو یہاں پر بھی خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ ایسی مخالفت جو ظاہر ہے کس کے لیے؟ امام زجاج کے لیے، یعنی امام زجاج کی کھلی مخالفت کی ہے، اس کو جملے کے اندر لے آؤ۔ تو وہ جو قائل ہے يُخَالِفُ خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ انہوں نے امام زجاج کی کھلی مخالفت کی ہے، انہوں نے امام زجاج کی کھلی مخالفت کی ہے کیونکہ امام زجاج نے تو اس کو مفعولِ مطلق قرار دیا تھا لیکن باقی قائلین جو ہیں اس کو مفعول لہ کو الگ مستقل معمول قرار دے رہے ہیں، تو انہوں نے امام زجاج کی کھلی مخالفت کی ہے۔ تو یہاں محشی حضرات فرماتے ہیں کہ یہ پسندیدہ نہیں، مخالفت کی نسبت جمہور کی طرف کر دی، بلکہ مخالفت کی نسبت کس کی طرف کرنی چاہیے؟ امام زجاج کی طرف نسبت کرنی چاہیے، ایک طرف جمہور ہیں تو یوں تو نہیں کہیں گے کہ جمہور نے امام زجاج کی مخالفت کی ہے بلکہ کیا کہنا چاہیے؟ امام زجاج نے جمہور کی مخالفت کی ہے۔ تو لہٰذا یہ پسندیدہ نہیں۔ بعضوں نے پھر بعض شارحین نے جواب دیا کہ اس کو يُخَالِفُ نہ پڑھو، يُخَالَفُ پڑھو، کیا پڑھو؟ يُخَالَفُ۔ کہ وہ جو قائل ہیں اس بات کے کہ مفعول لہ مستقل معمول ہے، يُخَالَفُ ان کی مخالفت کی گئی ہے خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ ایسی مخالفت جو امام زجاج کی طرف سے ظاہر ہے، یعنی امام زجاج نے ان کی ظاہری مخالفت کی ہے۔ پہلے معنی کیا تھا؟ انہوں نے امام زجاج کی ظاہری مخالفت کی ہے، اور اب کیا معنی بن گیا؟ کہ ان کی ظاہری مخالفت کی گئی ہے کس کی طرف سے؟ امام زجاج کی طرف سے یعنی امام زجاج نے جمہور کی کھلی مخالفت کی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟
تو کہتے ہیں: خِلَافًا ظَاهِرًا لِّلزَّجَّاجِ کہ ایسی مخالفت جو ظاہر ہے امام زجاج کے لیے، فَإِنَّهُ أَيِ الْمَفْعُوْلَ لَهُ اس لیے کیونکہ مفعول لہ جو ہے عِنْدَهُ أَيْ عِنْدَ الزَّجَّاجِ امام زجاج کے نزدیک مَصْدَرٌ مِّنْ غَيْرِ لَفْظِ فِعْلِهِ وہ ایسا مصدر ہے جو اپنے فعل کے لفظ کے علاوہ ہے، جو اپنے فعل کے لفظ یعنی لفظ اس کے الگ ہیں، ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا ماقبل میں ضَرَبْتُ ذکر ہے اور بعد میں تَأْدِيْبًا ہے، تو تَأْدِيْبًا کے لفظ الگ ہیں لیکن معنی دونوں کا ایک ہی ہے۔ تو کہتے ہیں مَصْدَرٌ مِّنْ غَيْرِ لَفْظِ فِعْلِهِ یہ اپنے فعل کے لفظ سے غیر ہے یعنی اس کے علاوہ ہے یعنی لفظ دونوں کے الگ الگ ہیں۔ فَالْمَعْنٰى عِنْدَهُ فِي الْمِثَالَيْنِ الْمَذْكُوْرَيْنِ تو امام زجاج کے نزدیک کلام کا معنی جو ہے دونوں مثالوں میں أَدَّبْتُهُ بِالضَّرْبِ تَأْدِيْبًا، وَجَبُنْتُ فِي الْقُعُوْدِ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا یہ معنی ہے۔ بھئی اوپر وہ متن میں جو مثالیں آئیں ذرا ان پہ نظر رکھیں: ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا۔ امام زجاج کیا فرماتے ہیں کہ یہ ضرب اور تادیب ایک ہی چیز ہیں، ضرب اور تادیب ایک ہی چیز ہیں، چنانچہ آگے صاحبِ جامی اس کی تفسیر کریں گے۔ ایک صورت یہ: ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا پر نظر ہے؟ تو اس وقت لفظ تو دونوں کے الگ ہیں، ایک ہے ضَرَبْتُهُ اور دوسرا ہے تَأْدِيْبًا۔ صاحبِ جامی اس میں تاویل کر کے، یا یوں کہو امام زجاج اس میں تاویل کر کے دونوں کو ایک ہی بنا لیتے ہیں۔ پھر اس میں دو صورتیں بنائیں گے: ایک یہ کہ ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا، یہ تَأْدِيْبًا کو ہٹا کر یہاں بھی ضَرْبًا لے آئیں گے، کیا لے آئیں گے؟ ضَرَبْتُهُ ضَرْبًا، اس جیسی دیکھو ابھی آگے آئے گی، تفصیل آئے گی، ضَرَبْتُهُ ضَرْبًا جیسی عبارت بنا لیں گے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ضَرَبْتُ کو ختم کر دیں اور اس کی جگہ بھی تادیب لے آئیں: أَدَّبْتُهُ تَأْدِيْبًا، دونوں صورتیں بنائیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ ایک صورت میں کیا کریں گے؟ آگے تَأْدِيْبًا کی جگہ کیا لے آئیں گے؟ ضَرْبًا لے آئیں گے۔ دوسری صورت میں کیا کریں گے؟ ضَرَبْتُ کی جگہ أَدَّبْتُ لے آئیں گے۔ تو کہتے ہیں فَالْمَعْنٰى عِنْدَهُ فِي الْمِثَالَيْنِ الْمَذْكُوْرَيْنِ تو معنی امام زجاج کے نزدیک دونوں مذکورہ مثالوں میں: أَدَّبْتُهُ بِالضَّرْبِ تَأْدِيْبًا۔ أَدَّبْتُهُ دیکھو ضَرَبْتُهُ کی جگہ کیا لے آئے؟ أَدَّبْتُهُ، اور ساتھ بیان کر دیا کہ ادب سکھایا کس طریقے کے ذریعے؟ بِالضَّرْبِ، أَدَّبْتُهُ بِالضَّرْبِ تَأْدِيْبًا میں نے اس کو ضرب کے ذریعے ادب سکھایا۔ تو کس کو اصل بنا دیا؟ بھئی وہ مثال پہ نظر رکھو ضَرَبْتُهُ تَأْدِيْبًا، یہاں کیا لے آئے أَدَّبْتُ؟ معلوم ہوا ضَرَبْتُ کو ختم کر دیا، تو أَدَّبْتُهُ بِالضَّرْبِ تَأْدِيْبًا میں نے اس کو ضرب کے ذریعے ادب سکھایا۔ جی، وَجَبُنْتُ، جَبُنَ يَجْبُنُ بابِ كَرُمَ سے بھی آتا ہے اور بابِ نَصَرَ سے بھی، تو جَبَنْتُ پڑھنا بھی صحیح اور جَبُنْتُ پڑھنا بھی صحیح۔ وَجَبَنْتُ فِي الْقُعُوْدِ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا، وَجَبَنْتُ اور میں نے بزدلی دکھائی فِي الْقُعُوْدِ عَنِ الْحَرْبِ جُبْنًا جنگ سے بیٹھنے میں۔ جی اب دوسری صورت کریں گے۔ پہلے کیا کیا تھا؟ وہ جو مصدر تھا نا آخر میں تَأْدِيْبًا اور جُبْنًا اسی سے فعل بنا لیا تھا، جی اب دیکھو: أَوْ ضَرَبْتُهُ ضَرْبَ تَأْدِيْبٍ، جی دیکھا؟ اب تادیب کی جگہ بھی ضرب لے آئے اور ضرب کی اس کی طرف اضافت کر دی۔ أَوْ ضَرَبْتُهُ ضَرْبَ تَأْدِيْبٍ یا میں نے اس کو تادیب والی ضرب لگائی، وَقَعَدْتُ قُعُوْدَ جُبْنٍ میں نے بزدلی والا قعود کیا۔
آگے دیکھیے: وَرُدَّ قَوْلُ الزَّجَّاجِ، اور امام زجاج کے قول کو رد کیا گیا ہے بِأَنَّ صِحَّةَ تَأْوِيْلِ نَوْعٍ بِنَوْعٍ کہ ایک نوع کی تاویل کا صحیح ہونا دوسری نوع کے ساتھ، یعنی ایک نوع کی تاویل کر کے دوسری نوع میں اگر آپ داخل بھی کر دیں تو اس سے وہ اپنی حقیقت سے خارج نہیں ہوتی۔ جیسے، جیسے کہتے ہیں حال کی تاویل ظرف کے ساتھ اگر کر لی جائے تو اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ حال کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے اور وہ ظرف ہی ہے۔ مثلاً جَاءَنِيْ زَيْدٌ رَاكِبًا، جَاءَنِيْ زَيْدٌ رَاكِبًا آیا میرے پاس زید رَاكِبًا اس حال میں کہ وہ سوار تھا۔ یہ جو حال ہے اس کی تاویل ظرف کے ساتھ کی جا سکتی ہے اور یوں کہا جا سکتا ہے: جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَقْتَ الرُّكُوْبِ۔ پہلے کیا تھا؟ جَاءَنِيْ زَيْدٌ رَاكِبًا میرے پاس زید آیا رَاكِبًا اس حال میں کہ زید سوار تھا، اور اب ہم نے اس کی تاویل ظرف کے ساتھ کر لی: جَاءَنِيْ زَيْدٌ وَقْتَ الرُّكُوْبِ آیا میرے پاس زید وَقْتَ الرُّكُوْبِ سواری کے وقت میں یعنی جس وقت وہ سوار تھا۔ تو دیکھو حال کی تاویل ظرف کے ساتھ صحیح ہو جاتی ہے لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ حال جو ہے وہ اپنی حقیقت سے نکل گیا اور حال کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، بلکہ حال باقاعدہ ایک الگ معمول ہے اور ظرف باقاعدہ ایک الگ معمول ہے، تو ایک نوع کو تاویل کر کے اگر دوسرے نوع کے اندر داخل کر بھی لیا جائے تو یہ تاویل اس کو اس کی حقیقت سے نہیں نکالتی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: وَرُدَّ قَوْلُ الزَّجَّاجِ اور امام زجاج کے قول کو رد کیا گیا بِأَنَّ صِحَّةَ تَأْوِيْلِ نَوْعٍ بِنَوْعٍ کہ ایک نوع کی تاویل کا صحیح ہونا بِنَوْعٍ دوسری نوع کے ساتھ لَا تُدْخِلُهُ فِيْ حَقِيْقَتِهِ یہ اس پہلی نوع کو اس دوسری نوع کی حقیقت میں داخل نہیں کرتا۔ أَلَا تَرٰى کیا آپ دیکھتے نہیں أَنَّ صِحَّةَ تَأْوِيْلِ الْحَالِ بِالظَّرْفِ کہ حال کی تاویل کا صحیح ہونا بِالظَّرْفِ ظرف کے ساتھ، مِنْ حَيْثُ اس حیثیت سے کہ إِنَّ مَعْنٰى جَاءَ زَيْدٌ رَاكِبًا کہ جَاءَ زَيْدٌ رَاكِبًا کا معنی جو ہے جَاءَ زَيْدٌ وَقْتَ الرُّكُوْبِ کہ آیا زید سواری کے وقت میں۔ حال کی تاویل صحیح ہے ظرف کے ساتھ کہ جَاءَ زَيْدٌ رَاكِبًا کس معنی میں ہے؟ جَاءَ زَيْدٌ وَقْتَ الرُّكُوْبِ کے معنی میں ہے، تو یہ تاویل صحیح ہے مِنْ غَيْرِ أَنْ تُخْرِجَ عَنْ حَقِيْقَتِهَا بغیر اس کے کہ یہ تاویل اس حال کو اپنی حقیقت سے نکال دے۔ اس تاویل کی وجہ سے حال اپنی حقیقت سے نہیں نکلتا بلکہ حال الگ معمول ہے اور ظرف الگ معمول ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔ چلیے بس بھئی هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ۔