دیکھیے بھئی آگے سبق: وَقَدِ اسْتَعْمَلُوا يَعْنِي الْعَرَبَ صِيْغَةَ النِّدَاءِ يَعْنِي يَا خَاصَّةً فِي الْمَنْدُوْبِ، لِأَنَّهُ لَا يَدْخُلُ عَلَيْهِ سِوَاهَا لِكَوْنِهَا أَشْهَرَ صِيَغِهَا، فَكَانَتْ أَوْلٰى بِأَنْ يُّتَوَسَّعَ فِيْهَا بِاسْتِعْمَالِهَا فِيْ غَيْرِ الْمُنَادٰى۔ وَالْمَنْدُوْبُ فِي اللُّغَةِ مَيِّتٌ يَّبْكِيْ عَلَيْهِ أَحَدٌ وَّيَعُدُّ مَحَاسِنَهُ لِيَعْلَمَ النَّاسُ أَنَّ مَوْتَهُ أَمْرٌ عَظِيْمٌ، لِيُعْذِرُوْهُ فِي الْبُكَاءِ وَيُشَارِكُوْهُ فِي التَّفَجُّعِ۔
گزشتہ سبق میں ترخیم منادیٰ کی بحث چل رہی تھی اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ منادیٰ جو ہے ترخیم کی مقدار کے اعتبار سے تین قسم پر ہے۔ بعض اوقات منادیٰ کے آخر سے ترخیم کرتے ہوئے صرف ایک حرف اڑایا جاتا ہے، ایک حرف گرایا جاتا ہے، اور بعض اوقات دو حرف گرائے جاتے ہیں، اور بعض اوقات جب منادیٰ مرکب ہو تو اس کے آخر سے پورا ایک کلمہ ختم کر دیا جاتا ہے۔ تو یہ تین قسم پر ہوا منادیٰ ترخیم کی مقدار کے اعتبار سے۔
اور پھر تفصیل بیان کی تھی کہ ایک کلمہ کہاں گرائیں گے، ایک حرف کہاں گرائیں گے اور دو حرف کہاں گرائیں گے۔ تو آپ کو بتلایا تھا کہ جب منادیٰ کے آخر میں دو ایسی زیادتیاں ہوں جو حکمِ واحدہ میں ہوں بھئی، یعنی ان دونوں کو اکٹھا بڑھایا جاتا ہو، تو ترخیم کے وقت ان دونوں کو اکٹھا ہی گرا دیں گے۔ اور یا پھر منادیٰ جو ہے اس کے آخر میں ایسا حرفِ صحیح اصلی ہے کہ جس سے ماقبل میں حرفِ مدہ زائدہ ہے اور وہ منادیٰ چار حروف سے زائد پر مشتمل ہے، تو پھر اس منادیٰ کے آخر سے بھی حرفِ صحیح اور اس کے ماقبل جو حرفِ مدہ زائدہ ہے دونوں کو اکٹھا ہی گرائیں گے بھئی۔
اور اگر منادیٰ مرکب ہو، یعنی مرکبِ اضافی اور مرکبِ اسنادی کے علاوہ ہو، یعنی مضاف مضاف الیہ بھی نہ ہو وہ اور جملہ بھی نہ ہو، تو پھر اس صورت میں وہ جو مرکب ہے اس کا آخری جز جو ہے اس کو ختم کر دیں گے، گرا دیں گے۔ جیسے يَا بَعْلَبَكُّ، اس میں ترخیم کرتے ہوئے ندا کیسے دیں گے؟ يَا بَعْلَ، اصل حرکت جو ہے وہ بھی پڑھنا جائز اور ضمہ پڑھنا بھی جائز، تو يَا بَعْلَ اور يَا بَعْلُ۔ اور اسی طرح کسی کا نام خَمْسَةَ عَشَرَ ہے تو پھر اس کے اندر بھی يَا خَمْسَةُ اور يَا خَمْسَةَ، جو اصلی حرکت ہے وہ پڑھنا بھی جائز اور ضمہ بھی جائز ہے بھئی۔
اور اس کے علاوہ ان تین کے علاوہ کوئی اور منادیٰ ہو تو پھر ترخیم کے وقت اس سے صرف ایک حرف گرائیں گے بھئی، ایک حرف۔ اور البتہ میں نے بتایا وہ پچھلی شرائط کا بھی لحاظ رکھنا ہے، ترخیم کی چار شرائط تھیں، تین عدمی تھیں اور ایک وجودی۔ عدمی شرط کیا تھی کہ منادیٰ جو ہے وہ مضاف بھی نہ ہو، مستغاث بھی نہ ہو اور جملہ بھی نہ ہو۔ اور وجودی شرط جو ہے احد الامرین تھی، دو چیزوں میں سے ایک ہونی چاہیے، یا تو وہ منادیٰ ایسا علم ہو جو تین حروف سے زائد ہو تاکہ حروف گرانے کے بعد بھی وہ کم از کم تین حروف پر باقی رہ جائے، یا اس منادیٰ کے آخر میں تائے تانیث ہو بھئی تو پھر اس تا کو گرا دیں گے۔ صورت سمجھ میں آگئی۔
اور پھر صاحبِ کافیہ نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ منادیٰ مرخم جو ہے یہ اسی منادیٰ کے حکم میں ہے جس کے تمام اجزاء ثابت ہوں۔ لہٰذا وہی پہلی اصلی حرکت پڑھنا بھی جائز اور اس کے ساتھ مستقل اسم والا معاملہ کرنا بھی صحیح ہے بھئی۔ لہٰذا يَا حَارِثُ، یہاں پر اگر آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں تو آخر سے ثا کو گرایا تو را پر وہی حرکت باقی رکھنا بھی صحیح ہے جو پہلے تھی، اور يَا حَارِثُ میں را کے نیچے کسرہ ہے تو ابھی بھی کسرہ پڑھ سکتے ہیں يَا حَارِ، اور ضمہ بھی پڑھ سکتے ہیں يَا حَارُ۔
اسی طرح ثَمُوْدُ کو ندا دینا چاہتے ہیں تو ترخیم کرتے ہوئے دال گرا دیں گے اور باقی کلمے کے ساتھ وہی معاملہ کریں گے جیسے کہ دال موجود ہے، تو کیسے ندا دیں گے؟ يَا ثَمُوْ۔ اور اس کے ساتھ مستقل اسم والا معاملہ کرتے ہوئے اس میں اعلال بھی جائز ہے، اس لیے کیونکہ دال کو جب گرا دیا اور ثَمُوْ کو مستقل اسم کے درجے میں اتار لیا تو اس کے آخر میں واو آیا اور ماقبل واو کے ضمہ ہے، اور جس اسم کے آخر میں بھی واو آئے اور ماقبل ضمہ ہو تو اس واو کو ہمیشہ یا سے بدلتے ہیں اور ماقبل کو پھر کسرہ دے دیتے ہیں، تو يَا ثَمِيْ کہنا بھی صحیح بھئی۔ جیسے دَلْوٌ، دَلْوٌ عربی زبان میں ڈول کو کہتے ہیں اور اس کی جمع أَدْلٍ آتی ہے۔ کیا آتی ہے؟ أَدْلٍ۔ أَدْلٍ اصل میں تھا أَدْلُوٌ، أَفْعُلٌ، دَلْوٌ ہے نا دال لام واو، تو کس وزن پر جمع ہے؟ أَفْعُلٌ وزن پر أَدْلُوٌ۔ تو دیکھو اسم کے آخر میں واو آیا اور واو کا ماقبل مضموم ہے، اور جب بھی ایسا مقام آئے تو اس واو کو کس سے بدلتے ہیں؟ یا سے، اور پھر یا اپنے سے ماقبل کسرہ چاہتی ہے تو اس ضمہ کو کسرہ سے بدل دیتے ہیں، تو کیا بن گیا؟ أَدْلِيٌ۔ پھر یا پر کسرہ ثقیل تھا اس کو گرا دیا، یا ساکن ہو گئی، آگے نونِ تنوین بھی ساکن ہے تو اجتماعِ ساکنین عَلٰى غَيْرِ حَدِّهِ آیا، تو اول حرفِ مدہ جو یا تھی اس کو گرا دیا تو کیا بن گیا؟ أَدْلٍ۔ بات سمجھ میں آگئی؟ أَدْلٍ ہو گیا۔
اور اسی طرح يَا كَرَوَانُ، كَرَوَانٌ ایک پرندے کا نام ہے بھئی جسے اردو میں سرخاب کہتے ہیں بھئی۔ تو اس کے آخر سے الف اور نون کو گرا دیا تو يَا كَرَوَ اسی طرح پڑھیں گے جیسے الف اور نون ابھی بھی موجود ہیں۔ اور آپ چاہیں تو اس کے ساتھ مستقل اسم کا معاملہ کریں گویا اس کے ساتھ الف نون تھے ہی نہیں، تو لہٰذا جب الف اور نون تھے ہی نہیں تو واو کے اندر اب اعلال کرنا پڑے گا کیونکہ واو متحرک ماقبل فتحہ ہے تو اس کو کس سے بدلیں گے؟ الف سے، تو کیسے ندا دیں گے؟ يَا كَرٰى۔ پہلے واو کے بعد الف تھا نا تو واو آپ نے قانون پڑھا ہے واو اور یا متحرک ہوں اور ماقبل فتحہ ہو تو اس کو الف سے بدلتے ہیں، لیکن اس قانون کی کئی شرائط ہیں، ان شرطوں میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اس واو اور یا کے بعد کوئی حرفِ ساکن نہ ہو۔ جی۔ اس واو اور یا کے بعد کوئی حرفِ ساکن نہ ہو۔ چنانچہ كَرَوَانٌ اس میں واو متحرک ہے ماقبل فتحہ بھی ہے لیکن اس کو الف سے نہیں بدل رہے کیونکہ واو کے بعد الف ساکن موجود ہے۔ یا جیسے دوسری مثال لے لو رَمٰى رَمَيَا۔ جی۔ اب رَمٰى کے اندر یا کو الف سے بدلا کیونکہ ماقبل میم پر فتحہ تھا، جی، لیکن رَمَيَا اس کے اندر بھی یا متحرک ہے اور ماقبل میم پر فتحہ ہے لیکن اس یا کو الف سے نہیں بدل رہے، کیوں نہیں بدل رہے؟ کیونکہ اس یا کے بعد الف ساکن آ رہا ہے بھئی۔ تو یہاں پر بھی يَا كَرَوَانُ کے اندر واو نہیں بدلیں گے کیونکہ آخر میں الف نون ہے، لیکن جب الف نون کو گرا دیا تو اب آپ چاہیں اسی طرح پڑھیں يَا كَرَوَ جیسے الف نون ابھی بھی موجود ہے، یا آپ چاہیں تو اس کو مستقل اسم بنا دیں تو اب آخر سے الفِ ساکن ختم ہوا، مانعِ اعلال ختم ہو گیا، تو اب اعلال کر دیں گے اور واو کو الف سے بدل دیں گے اور کیسے ندا دیں گے؟ يَا كَرٰى۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
جی اب آگے دیکھیے آج کا سبق بھئی: وَقَدِ اسْتَعْمَلُوا يَعْنِي الْعَرَبَ صِيْغَةَ النِّدَاءِ يَعْنِي يَا خَاصَّةً فِي الْمَنْدُوْبِ، لِأَنَّهُ لَا يَدْخُلُ عَلَيْهِ سِوَاهَا لِكَوْنِهَا أَشْهَرَ صِيَغِهَا۔ جی آج ہم مندوب کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ پہلے متن متن صرف دیکھ لیجیے۔ کہتے ہیں وَقَدِ اسْتَعْمَلُوا صِيْغَةَ النِّدَاءِ اور تحقیق عرب استعمال کرتے ہیں، یہ واو ضمیر کس کو راجع ہے؟ عرب کو، اور تحقیق عرب جو ہیں وہ استعمال کرتے ہیں ندا کا صیغہ فِي الْمَنْدُوْبِ، کس کے اندر؟ مندوب کے اندر۔ بھئی مندوب کا ذکر پہلے بھی کئی دفعہ ہو چکا، مندوب وہ میت جس پر رویا جائے۔ عرب میں جب کسی کا انتقال ہو جاتا تو اس پر رویا جاتا، نوحہ کیا جاتا اور اس کو پکارتے یا مثلاً زید کا انتقال ہوا ہے تو يَا زَيْدُ، یا کبھی وَا لے آتے وَا زَيْدُ، اور کبھی اسی کے آخر میں الف بھی ملا دیتے يَا زَيْدَا، وَا زَيْدَا، اور کبھی وقف کی صورت میں ہا بھی ساتھ ملا دیتے يَا زَيْدَاهْ، وَا زَيْدَاهْ۔ تو دیکھو يَا جو ہے وہ منادیٰ کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے اور مندوب کے لیے بھی، جب کہ وَا جو ہے وَا، یہ خاص ہے مندوب کے ساتھ، یہ وَا صرف مندوب کے لیے استعمال ہوتا ہے، ندا کے اندر یہ استعمال نہیں ہوتا۔
تو کہتے ہیں وَقَدِ اسْتَعْمَلُوا صِيْغَةَ النِّدَاءِ فِي الْمَنْدُوْبِ اور تحقیق عرب استعمال کرتے ہیں ندا کا صیغہ فِي الْمَنْدُوْبِ مندوب میں، ندا کے صیغے سے مراد ہے یعنی حروفِ ندا، لیکن ان میں سے صرف يَا مراد ہے یہاں پر۔ آپ نے پڑھا ہے حروفِ ندا پانچ ہیں: يَا، أَيَا، هَيَا، أَيْ اور ہمزہ۔ ان میں سے جو يَا ہے وہ ہے اصل، لہٰذا وہ سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے يَا ندا کے لیے۔ اور نیز حذف بھی صرف يَا کو کیا جاتا ہے۔ جہاں کہیں آپ کو یہ کہہ دیا جائے کہ یہاں پر حرفِ ندا محذوف ہے تو فوراً سمجھ جائیں کہ یہاں يَا محذوف ہے، کیونکہ باقی حروفِ ندا محذوف نہیں ہوتے بھئی۔ اور نیز مندوب کے لیے بھی صرف يَا استعمال ہوتی ہے، باقی حروفِ ندا استعمال نہیں ہوتے، کیونکہ یہ اصل ہے اور سب سے مشہور ہے ندا کے اندر بھئی۔
تو کہتے ہیں وَقَدِ اسْتَعْمَلُوا صِيْغَةَ النِّدَاءِ فِي الْمَنْدُوْبِ اور تحقیق عرب استعمال کرتے ہیں ندا کا صیغہ مندوب میں یعنی يَا کو خاص طور پر۔ آگے دیکھیے متن بھئی: وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ بِيَا أَوْ وَا، یہ تعریف کر رہے ہیں۔ میں نے آپ کو بتلا دیا عربی زبان میں مندوب کسے کہتے ہیں؟ وہ میت جس پر رویا جائے۔ کسی شخص کا انتقال ہو گیا، اس پر رویا جا رہا ہے تو وہ کیا ہے؟ مندوب ہے، اس پر رویا جاتا ہے اور اس کی خوبیاں گنوائی جاتی ہیں، خوبیاں شمار کی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ یہ واقعی اس لائق تھا کہ اس پر رویا جائے، اس کے دنیا سے چلے جانے سے بڑا نقصان ہوا ہے، یہ اس لائق تھا کہ اس پر رویا جائے بھئی۔ تو اس پر رویا جاتا اور اس کی خوبیاں شمار کرواتے تھے، اس کو مندوب کہتے ہیں عربی زبان میں، تو ندبت جو ہے ندبت یہ میت پر رونا، میت پر رونا۔ لیکن اصطلاحِ نحو کے اندر نحو میں مندوب کسے کہتے ہیں؟ اب وہ تعریف کرنے لگے ہیں۔ کہتے ہیں وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ بِيَا أَوْ وَا، مندوب جو ہے وہ مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے يَا یا وَا کے ساتھ، یعنی وہ جس پر رویا جائے، جس پر دکھی ہوا جائے، جس پر درد مند ہوا جائے، تَفَجُّع کا معنی ہے دکھی ہونا، درد مند ہونا یا یوں کہو اظہارِ غم کرنا بھئی۔ تو اصطلاح کے اندر کسے کہتے ہیں وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ، مندوب جو ہے وہ مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے یعنی جس پر دکھی ہوا جائے، درد مند ہوا جائے، اظہارِ غم کیا جائے بِيَا أَوْ وَا، يَا یا وَا کے ساتھ۔ يَا یا وَا کے ساتھ اس پر دکھی ہوا جائے، اظہارِ غم کیا جائے۔
تو معلوم ہوا مندوب میں يَا اور وَا ضرور استعمال ہوں گے بھئی اور اس پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہوگا دکھی اور درد مند۔ پھر یاد رکھنا یہ جو مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے یہ دو قسم پر ہو سکتا ہے۔ کبھی ایک چیز کے نہ ہونے پر اظہارِ غم کیا جاتا ہے اور انسان درد مند ہوتا ہے، جیسے وہ میت ہے اس کا انتقال ہو گیا وہ دنیا سے چلا گیا وہ معدوم ہو گیا تو اس کے نہ ہونے پر کیا کیا جا رہا ہے؟ اظہارِ غم کیا جا رہا ہے بھئی، اس پر رو رہے ہیں اس کے نہ ہونے پر۔ اور بعض اوقات کسی چیز کے ہونے پر جو ہے اظہارِ غم کیا جاتا ہے اور رویا جاتا ہے، جیسے کوئی کہتا ہے وَا مُصِيْبَتَاهْ، دیکھو مصیبت کے ہونے پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے۔ یا وَا حَسْرَتَا، حسرت اور افسوس کے ہونے پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے۔ وَا وَيْلَاهْ ہائے ہلاکت، دیکھو ہلاکت اور بربادی کے ہونے پر رویا جا رہا ہے۔ تو مُتَفَجَّع عَلَيْه جو ہے وہ عدماً بھی ہو سکتا ہے اور وجوداً بھی، کبھی کسی چیز کے ہونے کی وجہ سے رویا جاتا ہے اور کبھی کسی چیز کے نہ ہونے کی وجہ سے رویا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ بِيَا أَوْ وَا، مندوب جو ہے وہ مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے وہ ہے جس پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے بِيَا أَوْ وَا، يَا یا وَا کے ساتھ۔
جی آگے دیکھیے: وَاخْتُصَّ بِوَا، اور مندوب خاص ہے وَا کے ساتھ، مندوب خاص ہے، یعنی وَا جو ہے وہ صرف مندوب کے ساتھ استعمال ہوتا ہے، يَا تو عام ہے منادیٰ کے لیے بھی استعمال اور مندوب کے لیے بھی، لیکن وَا جو ہے وہ خاص ہے مندوب کے ساتھ، وہ صرف مندوب کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ تو کہتے ہیں وَاخْتُصَّ بِوَا اور مندوب جو ہے وہ خاص ہے وَا کے ساتھ۔ وَحُكْمُهُ فِي الْإِعْرَابِ وَالْبِنَاءِ حُكْمُ الْمُنَادٰى، اور مندوب کا حکم جو ہے معرب ہونے اور مبنی ہونے میں منادیٰ کے حکم کی طرح ہے۔ مندوب کا حکم معرب اور مبنی ہونے میں منادیٰ کی طرح ہے، جیسے آپ نے پڑھا تھا منادیٰ مفرد معرفہ ہو تو مبنی علی الضم، تو مندوب بھی اگر مفرد معرفہ ہوا تو وہ مبنی ہوگا علامتِ ضم پر۔ جی۔ يَا زَيْدُ زید مر گیا ہے، یا وَا زَيْدُ۔
صورت سمجھ میں آ رہی ہے۔ اور منادیٰ اگر مضاف ہو یا مشابہِ مضاف ہو یا نکرہ غیر معین ہو تو وہ منصوب ہوتا ہے، تو اسی طرح مندوب کے اندر بھی ہوگا، مندوب اگر کیا ہو؟ مضاف ہو یا مشابہِ مضاف ہو تو وہ منصوب ہوگا۔ ہاں نکرہ غیر معین وہ مندوب نہیں ہو سکتا کیونکہ رویا جا رہا ہے تو کوئی معلوم آدمی ہوگا نا جس پر رویا جا رہا ہے، اگر معلوم ہی نہیں ہے تو پھر اظہارِ غم کا کیا معنی بھئی۔ تو لہٰذا نکرہ غیر معین وہ مندوب نہیں ہوتا، باقی مضاف بھی ہو سکتا ہے اور مشابہِ مضاف بھی۔ تو جس طرح منادیٰ مفرد معرفہ ہو تو مبنی ہوتا ہے مندوب بھی مبنی علی الضم ہوگا، اور جس طرح منادیٰ مضاف یا مشابہِ مضاف ہو تو منصوب ہوتا ہے تو مندوب بھی منصوب ہوگا۔ تو کہتے ہیں وَحُكْمُهُ فِي الْإِعْرَابِ وَالْبِنَاءِ حُكْمُ الْمُنَادٰى اور مندوب کا حکم معرب اور مبنی ہونے میں حُكْمُ الْمُنَادٰى منادیٰ کا حکم ہے، یعنی اسی کی طرح اس کا بھی حکم ہے۔
وَلَكَ زِيَادَةُ الْأَلِفِ فِيْ آخِرِهِ، اور آپ کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ آپ الف کی زیادتی کریں فِيْ آخِرِهِ مندوب کے آخر میں۔ بھئی مندوب پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے رویا جا رہا ہے لہٰذا انسان چاہتا ہے کہ اس کی آواز ذرا لمبی ہو بھئی، تو اس کے لیے اس کے آخر میں الف کا ملانا بھی جائز ہے۔ لہٰذا يَا زَيْدَا اور وَا زَيْدَا، اور ساتھ وقف کی صورت میں ہا بھی ملا سکتے ہیں يَا زَيْدَاهْ، وَا زَيْدَاهْ۔ تو کہتے ہیں وَلَكَ زِيَادَةُ الْأَلِفِ فِيْ آخِرِهِ اور آپ کے لیے الف کا بڑھانا جائز ہے مندوب کے آخر میں۔
فَإِنْ خِفْتَ اللَّبْسَ قُلْتَ وَا غُلَامَكِيْهْ وَا غُلَامَكُمُوْهْ۔ بھئی دیکھیے انہوں نے آپ کو بتلایا کہ مندوب کے آخر میں آپ الف کو بڑھا سکتے ہیں، لیکن بعض اوقات اگر الف کو بڑھایا جائے تو التباس کا خطرہ ہے بھئی، التباس یعنی مندوب کا التباس لازم آئے گا غیرِ مندوب کے ساتھ، تو اس موقع پر الف کے بجائے موقع کے مطابق واو یا یا کو بھی آپ بڑھا سکتے ہیں۔ مثلاً ایک عورت ہے ایک مخاطبہ ہے اس کا غلام مر گیا، اب اس پر کوئی ندبت کرتا ہے اور کیسے کہے گا؟ وَا غُلَامَكِ، دیکھو کاف مؤنث مخاطبہ کی ضمیر ہے، اے مؤنث مخاطبہ تیرا غلام۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو وَا غُلَامَكِ اور غُلَامَ میں نے منصوب پڑھا کیونکہ یہ مضاف ہے بھئی اور منادیٰ مضاف ہو تو وہ منصوب ہوتا ہے تو مندوب بھی جب مضاف ہو تو وہ منصوب ہوگا۔ اب وَا غُلَامَكِ اس پر ندبت کی جا رہی ہے مؤنث مخاطبہ کے غلام پر۔ اب آپ اس کے ساتھ اگر آپ الف بڑھا دیں تو وَا غُلَامَكَا، تو اب تو پتہ نہیں چلے گا کہ یہ کاف ضمیر مؤنث کی ہے یا مذکر کی کیونکہ کاف پر فتحہ آ گیا، الف اپنے سے ماقبل فتحہ چاہتا ہے، تو بظاہر یہی لگے گا کہ شاید یہ کسی مذکر مخاطب کے غلام پر ندبت کی جا رہی ہے، تو لہٰذا ایسے موقع پر الف کے بجائے اس لفظ کی حرکت کے موافق حرفِ علت کو بڑھانا بھی جائز، اور غُلَامَكِ کاف کے نیچے کیا ہے؟ کسرہ، اور کسرہ کے مناسب کیا ہے؟ یا، لہٰذا یا بڑھائی جائے گی یہاں پر وَا غُلَامَكِيْهْ۔
اسی طرح کوئی شخص وہ ندبت کر رہا ہے رو رہا ہے جمع مذکر کے غلام پر وَا غُلَامَكُمْ، وَا غُلَامَكُمْ یعنی تم مذکر مخاطب جو ہو تمہارا جو غلام ہے اس پر ندبت کی جا رہی ہے اس پر رویا جا رہا ہے۔ اب اس کے آخر میں اگر ہم الف بڑھا دیں تو کیا ہو جائے گا؟ وَا غُلَامَكُمَا۔ دیکھا کُمَا یہ تو تثنیہ کی ضمیر بظاہر معلوم ہوگی تو التباس لازم آئے گا کس کا؟ مندوب کا غیرِ مندوب کے ساتھ، رویا تو کس پر جا رہا ہے؟ جمع مذکر کے غلام پر، اور بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ تثنیہ مذکر کے غلام پر رویا جا رہا ہے۔ تو ایسے موقع پر پھر یہ غُلَامَكُمْ جو ہے یہاں پر پھر واو بڑھائیں گے، کیا بڑھائیں گے؟ واو بڑھائیں گے۔ توجہ ہے؟ جی۔ تو کیسے کہیں گے؟ وَا غُلَامَكُمُوْهْ۔ تو سوال پیدا ہوتا ہے واو کیوں بڑھایا آپ نے؟ آپ نے تو کیا کہا تھا کہ ماقبل کی حرکت کو دیکھیں گے اس کے مطابق حرفِ علت لائیں گے، اور یہاں تو كُمْ کے آخر میں میم ساکن ہے۔ تو یاد رکھنا یہ میم یہ میم جو ہے فی الحال ساکن ہے لیکن اصل میں اس پر ضمہ تھا بھئی۔ اس میم پر اصل میں کیا تھا؟ ضمہ تھا، چنانچہ بعض قرأتوں کے اندر بھی أَنْتُمْ اور كُمْ کی ضمیروں پر أَنْتُمُوْ كُمُوْ اس طرح پڑھتے ہیں، بعض قرأتوں میں اس طرح ہے۔ تو معلوم ہوا یہ جو جمع مذکر کی ضمیر ہے اس کا میم اصل میں ساکن نہیں تھا بلکہ اس پر ضمہ تھا اور ضمے کے مناسب کیا ہے؟ واو، تو یہاں واو بڑھا دیں گے اور کیسے کہیں گے؟ وَا غُلَامَكُمُوْهْ۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی کتاب پر، کہتے ہیں فَإِنْ خِفْتَ اللَّبْسَ اگر آپ کو التباس یعنی اشتباہ کا خطرہ ہو اشتباہ کا خوف ہو قُلْتَ تو آپ یوں کہیں گے وَا غُلَامَكِيْهْ وَا غُلَامَكُمُوْهْ۔ بھئی آپ کی کتابوں میں غُلَامُ تو نہیں ہے میم پر ضمہ تو نہیں ہے؟ جی؟ میم پر ضمہ ہے؟ بھئی میم پر ضمہ نہیں ہونا چاہیے بھئی، وجہ یہ کہ یہ مضاف ہے بھئی غُلَامَ مضاف ہے اور كُمْ مضاف الیہ، اور منادیٰ جب مضاف ہو تو منصوب ہوتا ہے تو مندوب بھی منصوب ہوگا تو وَا غُلَامَكُمُوْهْ۔ وَلَكَ الْهَاءُ فِي الْوَقْفِ اور آپ کے لیے ہا کا ملانا بھی جائز ہے وقف کی حالت میں، وقف کی حالت میں بھئی۔
وَلَا يُنْدَبُ إِلَّا الْمَعْرُوْفُ اور ندبت نہیں کی جائے گی مگر معروف پر یعنی ایسے شخص پر جو معروف ہو جس کو لوگ جانتے ہوں بھئی، جانتے ہوں۔ وجہ یہ کہ جب وہ معلوم آدمی ہوگا اس پر وہ رو رہا ہے تو لوگ بھی معذور سمجھیں گے کہ ہاں واقعی ایک بڑے آدمی کا انتقال ہوا ہے یہ جو آدمی رو رہا ہے یہ معذور ہے بھئی، یہ اس معاملے میں معذور ہے کہ دیکھو اتنا بڑا آدمی دنیا سے چلا گیا ہے تو یہ رونے ہی کا مقام ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَلَا يُنْدَبُ إِلَّا الْمَعْرُوْفُ اور ندبت نہیں کی جائے گی مگر معروف پر، فَلَا يُقَالُ وَا رَجُلَاهْ لہٰذا وَا رَجُلَاهْ نہیں کہیں گے، یعنی ایسا شخص جو معروف نہیں ہے جس کو لوگ جانتے ہی نہیں ہیں اس پر ندبت نہیں کی جائے گی لہٰذا وَا رَجُلَاهْ کہنا صحیح نہیں۔ میں نے بھی آپ کو بتلایا کہ نکرہ غیر معین جو ہے وہ مندوب نہیں بن سکتا بھئی۔
یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ جی اب شرح کے ساتھ دیکھیے بھئی۔ شروع سے پھر دیکھیے: وَقَدِ اسْتَعْمَلُوا اور تحقیق عربوں نے استعمال کیا ہے يَعْنِي الْعَرَبَ، بھئی قَدِ اسْتَعْمَلُوا کے آخر میں واو ضمیر آ رہی ہے جمع مذکر غائب کی، تو یہ ضمیر کس کو راجع ہے؟ صاحبِ جامی بتلا رہے ہیں يَعْنِي الْعَرَبَ، عَنٰى يَعْنِيْ کا معنی ہے مراد ہونا ارادہ کرنا۔ يَعْنِيْ یعنی صاحبِ کافیہ کی مراد جو ہے الْعَرَبَ وہ عرب ہیں بھئی، تو یہ الْعَرَبَ مفعول بہ بنے گا يَعْنِيْ کے لیے۔ يَعْنِي الْعَرَبَ یعنی صاحبِ کافیہ نے عرب کا ارادہ کیا۔ صِيْغَةَ النِّدَاءِ تو استعمال کرتے ہیں عرب ندا کا صیغہ يَعْنِي يَا خَاصَّةً یعنی خاص طور پر يَا، بھئی ندا کے تو پانچ صیغے ہیں يَا، أَيَا، هَيَا، أَيْ اور ہمزہ، لیکن ان میں سے صیغہ ندا صرف يَا جو ہے وہ استعمال ہوتا ہے مندوب میں، اسی لیے کہا يَعْنِي يَا خَاصَّةً یعنی خاص طور پر يَا کو، فِي الْمَنْدُوْبِ کس کے اندر؟ مندوب میں۔
اچھا، بھئی دیکھیے بحث چل رہی ہے منادیٰ کی، منادیٰ کی، اور درمیان میں صاحبِ کافیہ اب مندوب کا ذکر فرما رہے ہیں حالانکہ صاحبِ کافیہ کے نزدیک مندوب منادیٰ میں داخل نہیں، کیونکہ منادیٰ کسے کہتے ہیں جس کی توجہ مطلوب ہوتی ہے اور مندوب پر تو رویا جا رہا ہے اس کا انتقال ہو چکا ہے وہاں اس کی توجہ مطلوب نہیں ہے بھئی۔ تو صاحبِ کافیہ کے نزدیک مندوب منادیٰ کے اندر داخل نہیں، باقی نحویوں کے نزدیک مندوب بھی کیا ہے؟ منادیٰ کے اندر داخل ہے، حقیقتاً تو اس کی توجہ نہیں مطلوب لیکن حکماً اس کی توجہ جو ہے وہ مطلوب ہے، تو باقیوں کے نزدیک مندوب بھی منادیٰ ہے لیکن صاحبِ کافیہ کے نزدیک مندوب منادیٰ نہیں۔ تو اب منادیٰ کی بحث چل رہی ہے ختم ہونے والی ہے اور آخر میں صاحبِ کافیہ نے منادیٰ کی بحث کے اندر ہی مندوب کو بھی ذکر کر دیا، تو اشکال ہوتا ہے کہ اے صاحبِ کافیہ آپ کے نزدیک تو مندوب منادیٰ میں داخل ہی نہیں تو اس کی بحث میں اس کو کیوں ذکر فرما رہے ہیں؟ تو وجہ یہ، وجہ یہ کہ چونکہ مندوب بہت سے احکام کے اندر منادیٰ کی طرح ہے، مندوب بہت سے احکام میں منادیٰ کی طرح ہے، اس وجہ سے صاحبِ کافیہ نے یہاں پر اس کو ذکر کر دیا اگرچہ یہ منادیٰ کے اندر داخل نہیں۔ یا یوں کہیں اس وجہ سے کہ مندوب کے اندر چونکہ يَا استعمال ہوتی ہے جو ندا کا صیغہ ہے، جو ندا کا صیغہ ہے تو جب منادیٰ کی بحث آئی تو صاحبِ کافیہ کو یہ بھی بتانا پڑا کہ مندوب کے لیے بھی یہ يَا استعمال ہوتی ہے اور جب یہ بتانا پڑا تو جب مندوب کی بات آ گئی تو انہوں نے پھر اس کی تفصیل بھی یہیں بیان کر دی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ گویا ان کا مقصد یہاں مندوب کو لانا نہیں تھا لیکن چونکہ مندوب کا ذکر آ گیا تو ساتھ ہی پھر اس کی تفصیل بھی انہوں نے بیان کر دی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں لِأَنَّهُ لَا يَدْخُلُ عَلَيْهِ سِوَاهَا اس لیے کیونکہ مندوب پر داخل نہیں ہوتا سِوَاهَا اس يَا کے علاوہ، يَا کے علاوہ اور کوئی صیغہ ندا مندوب پر داخل نہیں ہوتا۔ بھئی کیوں نہیں باقی صیغے کیوں نہیں داخل ہوتے اور صرف یہی صیغہ کیوں داخل ہوتا ہے؟ کہتے ہیں لِكَوْنِهَا أَشْهَرَ صِيَغِهَا اس لیے کیونکہ یہ جو يَا ہے یہ ندا کے صیغوں میں سب سے مشہور یہی صیغہ ہے۔ فَكَانَتْ أَوْلٰى لہٰذا یہ زیادہ لائق ہے بِأَنْ يُّتَوَسَّعَ فِيْهَا کہ اس کے اندر وسعت کی جائے، ندا کے صیغوں میں سب سے مشہور يَا ہے لہٰذا یہی اس لائق تھا کہ اس میں وسعت کی جائے اور غیرِ منادیٰ یعنی مندوب کے لیے بھی اس کو استعمال کر لیا جائے۔ تو فَكَانَتْ أَوْلٰى بِأَنْ يُّتَوَسَّعَ فِيْهَا تو یہ زیادہ لائق تھا کہ اس کے اندر وسعت کی جائے بِاسْتِعْمَالِهَا فِيْ غَيْرِ الْمُنَادٰى بایں صورت کہ اس کو استعمال کیا جائے غیرِ منادیٰ میں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ وسعت کی صورت بیان کر رہے ہیں نا کہ اس میں وسعت کی جائے بایں صورت کہ اس کو غیرِ منادیٰ کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔
وَالْمَنْدُوْبُ فِي اللُّغَةِ اور مندوب جو ہے عربی زبان کے اندر مَيِّتٌ يَّبْكِيْ عَلَيْهِ أَحَدٌ وہ میت ہے جس پر کوئی روئے، وَيَعُدُّ مَحَاسِنَهُ اور اس کی خوبیاں شمار کرے لِيَعْلَمَ النَّاسُ تاکہ لوگ جان لیں أَنَّ مَوْتَهُ أَمْرٌ عَظِيْمٌ کہ اس کی موت جو ہے وہ ایک بڑا عظیم امر ہے، ایک بڑی عظیم بات ہے، لِيُعْذِرُوْهُ فِي الْبُكَاءِ تاکہ وہ اس کو معذور سمجھیں رونے میں، ورنہ تو لوگ کہیں گے بھئی یہ کیوں رو رہا ہے بھئی، لیکن جب وہ اس کی خوبیاں شمار کرواتا ہے پتہ چلتا ہے کوئی بڑا آدمی مرا ہے لہٰذا لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ رونے کے اندر معذور ہے واقعی یہ شخص اس لائق تھا کہ اس پر رویا جائے بھئی۔ تو کہتے ہیں لِيُعْذِرُوْهُ، أَعْذَرَ يُعْذِرُ بھئی بابِ افعال سے پڑھیں اس کو، لِيُعْذِرُوْهُ فِي الْبُكَاءِ تاکہ لوگ اس کو معذور سمجھیں رونے میں، وَيُشَارِكُوْهُ فِي التَّفَجُّعِ اور اس کے ساتھ لوگ شریک ہو جائیں درد مند ہونے میں غمزدہ ہونے میں۔
وَفِي الْاِصْطِلَاحِ اور اصطلاح کے اندر هُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ مندوب جو ہے وہ مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے یعنی جس پر درد مند ہوا جا رہا ہے، بھئی ندبت کا معنی ہے رونا تَفَجُّع کا معنی ہے دکھی ہونا درد مند ہونا، تو کہتے ہیں اصطلاح کے اندر هُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ مندوب وہ ہے کہ جس کی وجہ سے درد مند ہوا جائے، جس کی وجہ سے درد مند اور دکھی ہوا جائے، وُجُوْدًا أَوْ عَدَمًا باعتبار وجود کے یعنی اس کے ہونے کے، أَوْ عَدَمًا یا اس کے نہ ہونے کے، بِيَا أَوْ وَا، يَا یا وَا کے ساتھ۔ یہ تعریف کا حصہ ہے بِيَا أَوْ وَا۔ کسی پر ویسے کوئی اظہارِ غم کرے يَا اور وَا کے بغیر اس کو مندوب نہیں کہیں گے بھئی۔ مندوب کسے کہتے ہیں؟ جس پر يَا اور وَا کے ساتھ اظہارِ غم کیا، يَا زَيْدُ یہ زید مندوب ہے، ویسے آپ کہتے ہیں بھئی زید کے مرنے پہ مجھے بڑا افسوس ہو رہا ہے، نہیں اس کو مندوب نہیں کہیں گے بھئی۔ تو مندوب وہ ہے کہ جس پر دکھی ہوا جائے يَا یا وَا کے ساتھ۔
بھئی دیکھو متن میں آیا تھا هُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ، صاحبِ جامی نے آگے فرمایا وُجُوْدًا أَوْ عَدَمًا۔ یہ دراصل ایک اعتراض کا جواب دینا چاہتے ہیں، میں نے بتایا تھا کہ کافیہ کی ایک اور بڑی عظیم شرح بھی ہے جس کے مصنف رضی ہیں بھئی، تو شرحِ کافیہ للرضی کے نام سے وہ مشہور ہے بھئی، تو علامہ رضی نے یہاں پر اشکال کیا ہے اشکال، کہ بھئی جس پر انسان روتا ہے جس پر دکھی ہوتا ہے وہ دو قسم کے ہیں، بعض اوقات ایک چیز کے نہ ہونے پر انسان دکھی ہوتا ہے اور بعض اوقات ایک چیز کے ہونے پر دکھی ہوتا ہے۔ لیکن یہ جو تعریف کی صاحبِ کافیہ نے، اعتراض کر رہے ہیں علامہ رضی، یہ تعریف جو ہے مُتَفَجَّع عَلَيْه عدماً کو تو شامل ہے وجوداً کو شامل نہیں۔ یہ تعریف مُتَفَجَّع عَلَيْه عدماً یعنی جس کے نہ ہونے پر دکھی ہے انسان جو مر چکا ہے اس کو تو یہ تعریف شامل ہے لیکن مُتَفَجَّع عَلَيْه وجوداً کو یہ تعریف شامل نہیں، جس چیز کے ہونے پر انسان دکھی اور غمزدہ ہو اس کو شامل نہیں جیسے يَا مُصِيْبَتَاهْ مصیبت کے ہونے پر انسان دکھی ہے تو یہ تعریف اس کو شامل نہیں۔ کیوں بھئی اس کو کیوں نہیں شامل اور صرف عدماً کو کیوں شامل ہے؟ تو یاد رکھنا، میں نے آپ کو بتایا تھا کہ یہ جو فعل کے ساتھ جو حروفِ جارہ استعمال ہوتے ہیں وہ ان کا صلہ کہلاتے ہیں۔ کیا کہلاتے ہیں؟ صلہ، صاد کے ساتھ ہے۔ تو یہاں پر دیکھو مُتَفَجَّع کے ساتھ عَلٰى استعمال ہو رہا ہے، عَلَيْهِ، عَلٰى۔ عَلٰى حرفِ جر ہے تو اس کے ساتھ عَلٰى استعمال ہوا۔ تو یاد رکھو جب کسی چیز کے نہ ہونے پر، نہ ہونے پر رویا جائے دکھی ہو کوئی انسان، تو اس کے لیے عربی میں مُتَفَجَّع کے ساتھ عَلٰى کا صلہ استعمال کرتے ہیں، تو وہ مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے۔ وہ کیا ہے؟ مُتَفَجَّع عَلَيْه کون ہے؟ جس کے نہ ہونے پر دکھی ہو انسان۔ اور جس کے ہونے پر دکھی ہو اس کے لیے عربی میں مِنْ کا صلہ استعمال کرتے ہیں، تو مصیبت وہ مُتَفَجَّع عَلَيْه نہیں ہے وہ مُتَفَجَّع مِنْهُ ہے بھئی۔ مِنْ سببیہ ہے، اَلْمُتَفَجَّعُ مِنْهُ أَيْ مِنْ سَبَبِهِ۔ یعنی اس کے سبب سے کیا ہے؟ درد مند ہے دکھی ہے۔
تو لہٰذا جو کسی کے نہ ہونے پر کوئی دکھی ہو تو اس کے لیے عربی میں کیا لفظ بولتے ہیں؟ مُتَفَجَّع عَلَيْه۔ اور کسی چیز کے ہونے پر دکھی ہو تو اس کے لیے کیا لفظ بولتے ہیں؟ مُتَفَجَّع مِنْهُ بولتے ہیں۔ تو یہاں تو مُتَفَجَّع عَلَيْهِ آیا، معلوم ہوا کسی چیز کے نہ ہونے پر کوئی دکھی ہے، کسی کے مرنے پر کوئی دکھی ہے، اور کسی کے ہونے پر بھی تو دکھی ہوتا ہے انسان جیسے مصیبت کے ہونے پر دکھی ہے، تو یہ تعریف تو اس کو شامل نہیں۔
صاحبِ جامی نے اس کا جواب دے دیا کہ مُتَفَجَّع عَلَيْه عام ہے چاہے وُجُوْدًا ہو یا عَدَمًا ہو۔ کس طرح جواب ہے؟ صاحبِ جامی دراصل بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ جو مُتَفَجَّع کے ساتھ عَلَيْهِ آیا، کیا آیا؟ یہ عَلَيْهِ جو آیا ہے یہ اس کا صلہ نہیں ہے۔ اگر اس عَلَيْهِ کو صلہ بنا دو کس کا؟ مُتَفَجَّع کا، تو پھر اس صورت میں واقعی مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا کو تو شامل ہوگا وُجُوْدًا کو شامل نہیں۔ لیکن یہ اس کا صلہ نہیں ہے، بلکہ یہاں عَلٰى بمعنی لام کے ہے، وہ لام جو اجلیہ ہوتا ہے کوئی سبب بیان کرنے کے لیے آتا ہے۔ تو یہ عَلٰى کس معنی میں ہوا؟ لام کے معنی میں، لامِ اجلیہ کے معنی میں ہوا۔ تو دیکھو معنی کیا بن گیا: وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ أَيْ لَهُ، عَلٰى کی جگہ کیا لے آؤ؟ لام لے آؤ، مندوب وہ ہے کہ درد مند ہوا جائے لَهُ أَيْ لِأَجْلِهِ اس کی وجہ سے۔ درد مند ہوا جائے اس کی وجہ سے، اب سارا اشکال ختم ہوا۔ دیکھو کسی کے ہونے کی وجہ سے درد مند ہوتا ہے اور کسی کے نہ ہونے کی وجہ سے درد مند ہوتا ہے، یا سبب کا لفظ لے آؤ، کسی چیز کے ہونے کے سبب سے درد مند ہوتا ہے اور کسی چیز کے نہ ہونے کے سبب سے، تو یہ لام جو ہے اجلیہ ہے یعنی سبب اور علت کا معنی بیان کر رہا ہے۔ تو یہ عَلٰى صلہ نہیں ہے مُتَفَجَّع کا، بلکہ یہ لام کے معنی میں ہے کہ مندوب کسے کہتے ہیں؟ بات سمجھ بھی آئی کہ نہیں؟ مندوب کسے کہتے ہیں؟ وَهُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ بِيَا أَوْ وَا مندوب وہ ہے کہ درد مند ہوا جائے عَلَيْهِ أَيْ لَهُ اس کی وجہ سے، درد مند ہوا جائے اس کی وجہ سے يَا اور وَا کے ساتھ۔
تو معلوم ہوا جب یہ عَلٰى یہ اس کا صلہ ہی نہیں ہے، اگر یہ اس کا صلہ ہوتا تو پھر اشکال ہونا تھا کہ یہ مُتَفَجَّع عَلَيْه کو شامل ہے مُتَفَجَّع مِنْهُ کو شامل نہیں، لیکن بتلا دیا کہ یہ اس کا صلہ ہے ہی نہیں یہ عَلٰى لام کے معنی میں ہے، یہ سبب بیان کرنے کے لیے یہاں ذکر کیا گیا ہے، اور سبب کے اعتبار سے تو پھر وہ وُجُوْدًا والے مُتَفَجَّع عَلَيْه بھی اس میں داخل اور عَدَمًا والے بھی اس میں داخل ہیں۔ تقریر سمجھ میں آ گئی؟
یا دوسرا جواب یہ دیا جا سکتا ہے کہ اس کے اندر مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا بھی داخل ہے، عَدَمًا تو داخل ہے ہی یہ بات تو واضح ہے، وُجُوْدًا بھی داخل ہے لیکن وہ مجازاً داخل ہے۔ ایک ہوتی ہے ایک حقیقت اور ایک ہے مجاز بھئی۔ تو مُتَفَجَّع عَلَيْه جو بھی ہو چاہے حقیقتاً ہو چاہے مجازاً ہو بھئی۔ مُتَفَجَّع عَلَيْه حقیقتاً کون سا ہے؟ جس کے نہ ہونے کی وجہ سے دکھی ہے یعنی میت ہے، مر چکا ہے۔ اور مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا کیا ہے؟ جس کے ہونے کے سبب سے غمزدہ ہے۔ تو مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا وہ حقیقتاً مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے، اور مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا وہ مجازاً مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے حقیقتاً تو وہ نہیں ہے۔ تو دو جواب ہو گئے بھئی۔ ایک جواب کیا کہ یہ عَلٰى کو صلہ نہ بنائیں مُتَفَجَّع کا بلکہ یہ عَلٰى بمعنی لام کے ہے اور لام کس معنی میں ہے؟ لام کون سا ہے؟ اجلیہ ہے بھئی جو سبب بیان کرتا ہے۔ یا مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا اس کے اندر داخل ہے کیونکہ وہ بھی مجازاً مُتَفَجَّع عَلَيْه ہے حقیقتاً تو نہیں لیکن مجازاً ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں وَفِي الْاِصْطِلَاحِ اور اصطلاح کے اندر یعنی علمائے نحو کی اصطلاح میں هُوَ الْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ وُجُوْدًا أَوْ عَدَمًا مندوب جو ہے وہ ہے جس کی وجہ سے درد مند ہوا جائے وُجُوْدًا باعتبار اس کے ہونے کے، أَوْ عَدَمًا یا اس کے نہ ہونے کے، بِيَا أَوْ وَا، يَا یا وَا کے ساتھ۔ فَالْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ عَدَمًا پس مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا جو ہے مَا يُتَفَجَّعُ عَلٰى عَدَمِهِ وہ ہے کہ درد مند ہوا جائے دکھی ہوا جائے عَلٰى عَدَمِهِ اس کے نہ ہونے پر، كَالْمَيِّتِ الَّذِيْ يَبْكِيْ عَلَيْهِ النَّادِبُ جیسے کہ وہ میت ہے جس کے اوپر ندبت کرنے والا رو رہا ہے، جس پر ندبت کرنے والا روتا ہے۔ وَالْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ وُجُوْدًا اور مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا جو ہے مَا يُتَفَجَّعُ عَلٰى وُجُوْدِهِ وہ ہے کہ جس پر دکھی ہوا جائے عَلٰى وُجُوْدِهِ اس کے وجود پر، دکھی ہوا جائے اس کے وجود پر یعنی اس کے ہونے پر۔
بھئی دیکھیے بھئی ادھر دیکھیے، یہ دونوں چیزیں ہوں گی اکٹھی ہی بھئی۔ دیکھو میت کے نہ ہونے پر دکھی ہے اور مصیبت کے ہونے پر دکھی ہے لیکن دونوں چیزیں اکٹھی ہیں۔ یہ مصیبت کیوں ہے؟ میت کے نہ ہونے کی وجہ سے ہی تو ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اور یہ حسرت کیوں ہے؟ میت کے نہ ہونے کی وجہ سے ہی تو حسرت اور افسوس ہے۔ یا وَا وَيْلَاهْ یہ ہلاکت اور بربادی کیوں ہے؟ میت کے نہ ہونے کی وجہ سے ہی تو یہ بربادی ہے۔ تو اسی وقت میت کا نہ ہونا یعنی مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا بھی وہیں ہوگا اور مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا بھی وہیں ہوگا۔ تو کہتے ہیں وَالْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ وُجُوْدًا اور مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا جو ہے مَا يُتَفَجَّعُ عَلٰى وُجُوْدِهِ کہ دکھی ہوا جائے اس کے وجود پر عِنْدَ فَقْدِ الْمُتَفَجَّعِ عَلَيْهِ، فَقْد، فَقْد کا معنی ہے نہ ہونا، مَفْقُوْد کسے کہتے ہیں؟ مفقود وہ چیز جو نہ پائی جائے گمی ہوئی ہے مفقود ہے۔ تو عِنْدَ فَقْدِ الْمُتَفَجَّعِ عَلَيْهِ عَدَمًا جس وقت مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا نہ ہو بھئی۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ پھر سنو، کہتے ہیں وَالْمُتَفَجَّعُ عَلَيْهِ وُجُوْدًا، مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا کسے کہتے ہیں اب اس کی تفصیل بیان کر رہے ہیں یعنی جس کے ہونے کی وجہ سے درد مند ہیں وہ کیا چیز ہے؟ کہتے ہیں مَا وہ چیز يُتَفَجَّعُ عَلٰى وُجُوْدِهِ کہ جس کے ہونے پر جو ہے غمزدہ ہیں عِنْدَ فَقْدِ الْمُتَفَجَّعِ عَلَيْهِ عَدَمًا جس وقت مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا نہ ہو بھئی۔ میت کیا ہے؟ مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا ہے، اس کے نہ ہونے کی وجہ سے جو مصیبت، حسرت اور افسوس موجود ہے وہ ہے مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا بھئی۔ كَالْمُصِيْبَةِ جیسے کہ مصیبت ہے وَالْحَسْرَةِ اور افسوس ہے وَالْوَيْلِ اور ہلاکت اور سختی ہے، ویل یہاں سختی کے معنی میں کر لیں مشکل اور سختی ہے، وَالْوَيْلِ اللَّاحِقَةِ لِلنَّادِبِ جیسے کہ وہ مصیبت، حسرت اور وہ سختی اللَّاحِقَةِ لِلنَّادِبِ جو ملی ہوئی ہے کس کے ساتھ؟ ندبت کرنے والے کے ساتھ۔ ایک شخص کا انتقال ہو گیا تو اس شخص کے نہ ہونے کی وجہ سے اب مصیبت اور حسرت اور افسوس اور سختی ملی ہوئی ہے کس کے ساتھ؟ نَادِب یعنی ندبت کرنے والے کے ساتھ۔ یہ معنی ہے كَالْمُصِيْبَةِ وَالْحَسْرَةِ وَالْوَيْلِ اللَّاحِقَةِ لِلنَّادِبِ جیسے کہ وہ مصیبت، حسرت اور سختی جو مل گئی ہے جڑ گئی ہے ندبت کرنے والے کے ساتھ لِفَقْدِ الْمَيِّتِ میت کے نہ ہونے کی وجہ سے۔ فَالْحَدُّ شَامِلٌ لِقِسْمَيِ الْمَنْدُوْبِ تو یہ تعریف شامل ہے مندوب کی دونوں قسموں کو، مِثْلُ يَا زَيْدَاهْ وَيَا عَمْرَاهْ دیکھا یہ مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا ہیں، يَا زَيْدَاهْ اور يَا عَمْرَاهْ، وَمِثْلُ يَا حَسْرَتَاهْ وَيَا مُصِيْبَتَاهْ وَيَا وَيْلَاهْ یہ مُتَفَجَّع عَلَيْه وُجُوْدًا ہیں بھئی۔
آگے دیکھیے: وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا اور مندوب خاص ہے وَا کے ساتھ۔ وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا اور مندوب خاص ہے وَا کے ساتھ، کس کے ساتھ؟ مُمتَازًا بِهِ عَنِ الْمُنَادٰى اس حال میں کہ اس وَا کی وجہ سے وہ ممتاز ہے منادیٰ سے۔ وہ خاص ہے منادیٰ کے ساتھ، بھئی وَا صرف مندوب کے ساتھ خاص ہے، اور اسی کے ساتھ مندوب ممتاز ہے کس سے؟ منادیٰ سے کیونکہ يَا جو مندوب کے ساتھ استعمال ہو رہی ہے وہ تو منادیٰ کے ساتھ بھی استعمال ہو رہی ہے لیکن وہ جو وَا مندوب کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے وہ منادیٰ کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا، تو مندوب خاص ہے ممتاز ہے کس سے؟ منادیٰ سے، کس کے ساتھ؟ وَا کے ساتھ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا مُمتَازًا بِهِ عَنِ الْمُنَادٰى اور مندوب خاص ہے وَا کے ساتھ مُمتَازًا بِهِ عَنِ الْمُنَادٰى اس حال میں کہ مندوب جو ہے وہ ممتاز ہے اس وَا کی وجہ سے عَنِ الْمُنَادٰى کس سے؟ منادیٰ سے ممتاز ہے لِعَدَمِ دُخُوْلِهِ عَلَيْهِ اس لیے کیونکہ یہ وَا منادیٰ پر داخل نہیں ہوتا، بِخِلَافِ يَا بخلاف يَا کے فَإِنَّهُ مُشْتَرِكٌ بَيْنَهُمَا اس لیے کیونکہ يَا تو دونوں میں مشترک ہے بھئی، وہ مندوب کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے اور منادیٰ کے لیے بھی۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ اب ذرا یہ عبارت سمجھ لیں: وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا۔ اِخْتَصَّ يَخْتَصُّ یہ فعل میں پہلے بھی بتلا چکا ہوں یہ فعلِ لازم بھی استعمال ہوتا ہے اور فعلِ متعدی بھی۔ تو اِخْتَصَّ الْمَنْدُوْبُ بھی آپ پڑھ سکتے ہیں فعلِ معروف پڑھ لیں اور مندوب کو فاعل بنا دیں، اور آپ چاہیں تو اس کو فعلِ متعدی بنا دیں اور اس صورت میں پھر مجہول پڑھیں اور مندوب کو نائب فاعل بنائیں وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا۔
یاد رکھو یہ جو آگے وَا کے ساتھ صاحبِ جامی نے مُمْتَازًا بِهِ نکالا یہ حال ہے۔ یہ دراصل بتلانا یہ چاہتے ہیں، توجہ سے سنو، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ جو اُخْتُصَّ فعل آیا یہاں پر تضمین ہے، تضمین ہے فعلِ امتیاز کی، یعنی اس کے اندر امتیاز والا فعل بھی ملحوظ ہے اس کے اندر۔ یہ جو اختصاص والا فعل یہاں آیا اس کے اندر امتیاز کا فعل بھی ملحوظ ہے اس کے اندر۔ بھئی عربی زبان میں یوں کرتے ہیں بعض اوقات ایک فعل کے اندر دوسرے فعل کا معنی ملحوظ ہوتا ہے، ایک فعل کے اندر دوسرے فعل کا معنی ملحوظ ہوتا ہے اس کو کہتے ہیں تضمین یعنی ایک فعل کے ضمن میں دوسرا فعل کو لایا گیا ہے۔ تو یہاں اُخْتُصَّ کے ضمن میں کس کو لایا گیا؟ اِمْتَازَ اِمْتَازَ يَمْتَازُ اِمْتِيَازًا، تو اس کے اندر اِمْتَازَ والا فعل بھی ملحوظ ہے، اور اس پر آگے آنے والا صلہ دلالت کرتا ہے جیسے یہاں یہ با ہے با حرفِ جر، یہ با حرفِ جر بتلا رہی ہے کہ یہاں پر اِمْتَازَ کا فعل اس کا معنی بھی ملحوظ ہے، اس کا معنی بھی ملحوظ ہے۔
یاد رکھو جب ایک فعل کے اندر دوسرے فعل کا معنی ملحوظ ہو تو یہ معنی نہیں کہ پہلے فعل کا معنی بالکل چھوڑ ہی دیا۔ پہلے فعل کا معنی چھوڑ ہی دیا اور اس کو دوسرے فعل کے معنی میں استعمال کر لیا، پھر تو یہ مجاز بن جائے گا بھئی۔ جیسے شیر جنگلی درندے کے لیے وضع ہے لیکن جنگلی درندے کو چھوڑ کر میں شیر کا لفظ کس کے لیے استعمال کر لوں؟ بہادر آدمی کے لیے، یہ تو پھر مجاز بن جائے گا۔ تضمین میں ایسا نہیں ہوتا مجاز نہیں ہے، فعل کا اپنا معنی بھی ملحوظ ہوتا ہے، اختصاص کا اپنا معنی بھی یہاں ملحوظ ہے اور امتیاز والا معنی بھی یہاں ملحوظ ہے اور اس پر آگے آنے والا یہ جو صلہ ہے با یہ دلالت کر رہا ہے، کیونکہ یہ صلہ کس کے ساتھ آتا ہے؟ امتیاز کے ساتھ آتا ہے، امتیاز کے ساتھ یہ با استعمال ہوتا ہے۔ تو جہاں پر اس طرح کی عبارت آئے یاد رکھنا آپ کو یہ کام آئے گا بہت جگہ بھئی، جہاں تضمین ہوتی ہے تو تضمین کی جب شارحین تفسیر کرتے ہیں تو دوسرے فعل کو آگے حال بنا کر لے آتے ہیں، جیسے یہاں دیکھو مُمْتَازًا بِهِ دیکھو اس کو حال بنا کر لے آئے، کیا لے آئے؟ حال بنا کر لے آئے، اس سے پتہ چلا کہ اُخْتُصَّ کے اندر امتیاز والا معنی بھی ملحوظ ہے آگے اسی سے حال بنا کر لے آئے اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول کو لے آتے ہیں۔ یا پھر کبھی کبھار عطف کے ساتھ اس کو بیان کرتے ہیں، صاحبِ جامی نے تو کیسے کہا وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا مُمْتَازًا بِهِ اس حال میں کہ مندوب ممتاز ہے کس کے ساتھ؟ وَا کے ساتھ، مندوب ممتاز ہے یعنی جدا ہے کس سے؟ منادیٰ سے، منادیٰ میں وَا نہیں لیکن مندوب میں وَا ہے تو مندوب ممتاز ہے کس سے؟ منادیٰ سے کس کے ساتھ؟ اس وَا کے ساتھ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ جو مُمْتَازًا بِهِ یہ جو حال آیا اس نے آپ کو کیا بتلایا کہ اُخْتُصَّ کے اندر تضمین ہے، اُخْتُصَّ میں تضمین ہے۔ تو ایک طریقہ یہ ہے کہ دوسرے فعل کو آگے حال بنا کر لے آتے ہیں، دوسرا طریقہ یہ ہے جب تضمین بیان کرنی ہو کہ عطف کے ساتھ بیان کرتے ہیں وہ دوسرے فعل کو بھی عطف کے ساتھ لے آتے ہیں، یوں کہیں گے وَاخْتُصَّ وَامْتَازَ الْمَنْدُوْبُ بِوَا۔ وَاخْتُصَّ وَامْتَازَ الْمَنْدُوْبُ بِوَا، دیکھا طریقہ سمجھ میں آیا؟ وَاخْتُصَّ وَامْتَازَ بِوَا۔ تو اس طرح عبارت لے آتے ہیں تو اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ یہاں تضمین ہے۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہاں تضمین کی کیا ضرورت ہے؟ اِخْتَصَّ کے ساتھ بھی با استعمال ہوتا ہے۔ آپ نے ہمیں کیا کہا تضمین کا پتہ کس سے چلتا ہے؟ صلے سے، یہ با نے بتلایا کہ اُخْتُصَّ کے اندر کون سا معنی ملحوظ ہے؟ اِمْتَازَ، امتیاز کا معنی بھی اس کے اندر ملحوظ ہے۔ بھئی اُخْتُصَّ کے ساتھ تو خود بھی با استعمال ہوتی ہے، اُخْتُصَّ کے ساتھ خود بھی با استعمال ہوتی ہے، پھر کیا ضرورت ہے یہ کہنے کی کہ اس کے اندر تضمین ہے اور امتیاز کا معنی ملحوظ ہے اور آگے آنے والی با اس پر دلالت کر رہی ہے؟ تو یاد رکھنا وجہ یہ کہ اُخْتُصَّ کے ساتھ جب با آتی ہے تو وہ با مقصورٌ علیہ پر داخل ہوتی ہے مقصور پر نہیں داخل ہوتی، اور یہاں یہ مقصور پر داخل ہے۔ ادھر دیکھیے ایک ہے مندوب ایک ہے وَا۔ مندوب خاص ہے وَا کے ساتھ یا وَا خاص ہے مندوب کے ساتھ؟ وَا خاص ہے مندوب کے ساتھ وہ منادیٰ میں استعمال نہیں ہوتی، مندوب وَا کے ساتھ خاص نہیں ہے مندوب کے اندر تو يَا بھی استعمال ہوتی ہے۔ تو کون کس کے ساتھ خاص ہے؟ وَا خاص ہے مندوب کے ساتھ۔ معلوم ہوا بند کس کو کیا گیا؟ وَا کو کس کے اندر؟ مندوب کے اندر۔ معلوم ہوا وَا ہے مقصور اس کو بند کیا گیا ہے، قصر صاد کے ساتھ ہے مقصور، اور مندوب ہے مقصورٌ علیہ۔ کس کو بند کیا؟ وَا کو کس میں؟ مندوب میں، تو وَا کیا ہوئی؟ مقصور، اور مندوب کیا ہوا؟ مقصورٌ علیہ۔ اور یہ با کس پر داخل ہوتی ہے؟ مقصورٌ علیہ پر، کس پر؟ مقصورٌ علیہ پر، لیکن یہاں تو یہ وَا پر داخل ہے اور وَا تو مقصور ہے۔ وَا تو مقصور ہے، عبارت اگر یوں ہوتی نا وَاخْتُصَّ وَا بِالْمَنْدُوْبِ، وَاخْتُصَّ وَا بِالْمَنْدُوْبِ، وَا خاص ہے مندوب کے ساتھ، پھر تو عبارت پر کوئی اشکال ہی نہیں تھا پھر تضمین کی ضرورت ہی نہیں تھی، لیکن یہاں پر با کو کس پر داخل کیا گیا؟ مقصور پر داخل کر دیا گیا حالانکہ جب اِخْتَصَّ کے ساتھ با آئے تو وہ ہمیشہ کس پر داخل ہوتی ہے؟ مقصورٌ علیہ پر داخل ہوتی ہے۔ لہٰذا اس وجہ سے اب یہاں پر یہ تاویل کرنا پڑی کہ یہاں تضمین ہے بھئی۔
یا یہ جواب بھی دیا جا سکتا ہے کہ یہاں قلب ہوا ہے، کیا ہوا ہے؟ قلب۔ عربی زبان میں کبھی قلب کیا جاتا ہے فاعل کو اٹھا کر مفعول کی جگہ لے جاتے ہیں اور مفعول کو اٹھا کر فاعل کی جگہ پر لے آتے ہیں وہاں کوئی نکتہ ملحوظ ہوتا ہے اس کی وجہ سے قلب کیا جاتا ہے۔ تو مقصورٌ علیہ کو اٹھا کر مقصور کی جگہ لے گئے اور مقصور کو اٹھا کر مقصورٌ علیہ کی جگہ لے گئے تو جس میں کوئی نکتہ ہو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو قلب کی صورت میں بھی ایسا کیا جاتا ہے بھئی۔ تو بہرحال یہاں تضمین ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں وَاخْتُصَّ الْمَنْدُوْبُ بِوَا اور خاص ہے مندوب وَا کے ساتھ مُمْتَازًا بِهِ عَنِ الْمُنَادٰى اس حال میں کہ مندوب جو ہے وہ ممتاز ہے اس وَا کی وجہ سے عَنِ الْمُنَادٰى کس سے؟ منادیٰ سے ممتاز ہے لِعَدَمِ دُخُوْلِهِ عَلَيْهِ اس لیے کیونکہ یہ وَا منادیٰ پر داخل نہیں ہوتا، بِخِلَافِ يَا بخلاف يَا کے فَإِنَّهُ مُشْتَرِكٌ بَيْنَهُمَا کیونکہ يَا تو دونوں کے درمیان مشترک ہے یعنی مندوب اور منادیٰ میں۔
وَحُكْمُهُ أَيْ حُكْمُ الْمَنْدُوْبِ فِي الْإِعْرَابِ وَالْبِنَاءِ حُكْمُ الْمُنَادٰى۔ وَحُكْمُهُ أَيْ حُكْمُ الْمَنْدُوْبِ، شارحِ جامی کیا بتلانا چاہتے ہیں؟ ضمیر کا مرجع بتلانا چاہتے ہیں کہ حُكْمُهُ کی ہا ضمیر کس کو راجع؟ مندوب کو۔ کہتے ہیں وَحُكْمُهُ أَيْ حُكْمُ الْمَنْدُوْبِ مندوب کا حکم جو ہے فِي الْإِعْرَابِ وَالْبِنَاءِ معرب اور مبنی ہونے میں حُكْمُ الْمُنَادٰى وہ منادیٰ کا حکم ہے۔ آگے صاحبِ جامی فرما رہے ہیں أَيْ مِثْلُ حُكْمِهِ، متن میں تو آیا تھا حُكْمُ الْمُنَادٰى اور شرح میں کیا فرمایا؟ أَيْ مِثْلُ حُكْمِهِ، ہا ضمیر کی جگہ ذرا منادیٰ لے آؤ: مِثْلُ حُكْمِ الْمُنَادٰى۔ متن میں کیا تھا؟ حُكْمُ الْمُنَادٰى، اور شرح میں کیا ہے؟ مِثْلُ حُكْمِ الْمُنَادٰى۔ تو یہ مِثْل کا لفظ درمیان میں شارحِ جامی نے بڑھا دیا، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہاں تشبیہِ بلیغ ہے۔ یہاں تشبیہِ بلیغ ہے۔ یاد رکھو بعض اوقات ایک چیز کو دوسری چیز کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے، جیسے مثلاً میں کہتا ہوں زَيْدٌ كَالْأَسَدِ زید شیر جیسا ہے، تو زید ہوا مشبہ اور کاف ہوا حرفِ تشبیہ اور اسد ہوا مشبہ بہ جس کے ساتھ تشبیہ دی گئی۔ تو یہ عام تشبیہ ہے جس کے اندر کوئی نہ کوئی اداتِ تشبیہ استعمال ہوتے ہیں، کوئی ایسا لفظ جو تشبیہ پر دلالت کر رہا ہوتا ہے، جیسے زَيْدٌ كَالْأَسَدِ یہاں میں کاف لے کر آیا۔ لیکن کبھی کبھار ایسا کیا جاتا ہے کہ یہ اداتِ تشبیہ جو ہے یعنی حرفِ تشبیہ وغیرہ ہے اس کو ختم کر دیتے ہیں عبارت سے اور سیدھا مشبہ بہ کا حمل کر دیتے ہیں مشبہ پر اور یوں کہتے ہیں زَيْدٌ أَسَدٌ۔ زَيْدٌ أَسَدٌ زید شیر ہے، بھئی دیکھو ایک تھا زید شیر جیسا ہے، اس سے بھی پتہ چلا زید بڑا بہادر ہے، اور ایک یہ کہا زید شیر ہے دیکھو اس میں مبالغہ آگیا معلوم ہوا شیر جیسا نہیں خود ہی کیا ہے؟ شیر ہے بھئی۔ تو اس کو تشبیہِ بلیغ کہتے ہیں جس میں حرفِ تشبیہ اداتِ تشبیہ جو ہے اس کو حذف کر لیا جاتا ہے۔
تو یہاں پر بھی، یہاں پر بھی کیا کہا کہ مندوب کا حکم منادیٰ کا حکم ہے، صاحبِ جامی نے بتلایا کہ یہ تشبیہِ بلیغ ہے مندوب کا حکم منادیٰ کے حکم جیسا ہے بھئی، یہاں مِثْل کا لفظ محذوف ہے۔ وجہ یہ کہ ایک چیز کا حکم اسی کے ساتھ خاص ہوتا ہے دوسرے میں نہیں ہو سکتا۔ بھئی جو مندوب کا حکم ہے وہ تو مندوب کے ساتھ رہے گا، جو منادیٰ کا حکم ہے وہ منادیٰ کے ساتھ خاص رہے گا کیونکہ حکم اس کی صفت ہے، صفت تو موصوف سے جدا نہیں ہوتی۔ زید سخی آدمی ہے یہ سخاوت زید سے جدا نہیں ہو سکتی یہ سخاوت زید کی صفت ہے، بکر بھی اگر سخی ہے تو وہ اس کی اپنی الگ صفت ہے بھئی۔ تو صفت موصوف سے جدا نہیں ہو سکتی۔ تو لہٰذا جب کہا کہ جو مندوب کا حکم ہے وہ منادیٰ کا حکم ہے بھئی یہ کیسے ہو سکتا ہے مندوب کا حکم منادیٰ کا حکم؟ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں تو بتلا دیا یہاں تشبیہ مقصود ہے کہ مندوب کا حکم منادیٰ کے حکم جیسا ہے بھئی۔
أَيْ مِثْلُ حُكْمِهِ يَعْنِيْ إِذَا وَقَعَ الْمَنْدُوْبُ عَلٰى صُوْرَةِ قِسْمٍ مِّنْ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى، یعنی جب مندوب واقع ہو عَلٰى صُوْرَةِ قِسْمٍ مِّنْ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى منادیٰ کی اقسام میں سے کسی قسم کی صورت پر جب مندوب واقع ہو۔ منادیٰ کی جو اقسام ہیں ان اقسام میں سے کسی قسم کی صورت پر کون واقع ہو جائے؟ مندوب، تو اس کا بھی وہی منادیٰ جیسا حکم ہوگا، منادیٰ والا حکم نہیں ہوگا منادیٰ کا تو اپنا حکم اس کے ساتھ ہے ہاں منادیٰ جیسا حکم ہوگا۔ تو کہتے ہیں يَعْنِيْ إِذَا وَقَعَ الْمَنْدُوْبُ عَلٰى صُوْرَةِ قِسْمٍ مِّنْ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى ترجمہ سنو بھئی غور سے مشکل ہے، إِذَا وَقَعَ الْمَنْدُوْبُ جب مندوب واقع ہو عَلٰى صُوْرَةِ قِسْمٍ مِّنْ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى ترجمہ آخر سے ہوگا: منادیٰ کی اقسام میں سے کسی قسم کی صورت پر جب مندوب واقع ہو، منادیٰ کی اقسام میں سے کسی قسم کی صورت پر جب مندوب واقع ہو، فَحُكْمُهُ فِي الْإِعْرَابِ وَالْبِنَاءِ مِثْلُ حُكْمِ ذٰلِكَ الْقِسْمِ مِنَ الْمُنَادٰى تو اس مندوب کا حکم معرب اور مبنی ہونے میں وہ مثل ہے اسی قسم، وہی جو قسم ہے منادیٰ کی اسی کے مثل اس کا حکم بھی ہوگا۔ كَمَا إِذَا كَانَ مُفْرَدًا مَّعْرِفَةً يُضَمُّ جیسے کہ مندوب جب مفرد معرفہ ہو تو يُضَمُّ تو وہ مضموم ہوگا، وَإِذَا كَانَ مُضَافًا أَوْ مُشَبَّهًا بِهِ يُنْصَبُ اور جیسے مندوب جو ہے اگر وہ مضاف یا مشابہِ مضاف ہوا تو يُنْصَبُ تو وہ منصوب ہوگا۔
وَلَا يَلْزَمُ مِنْ ذٰلِكَ، ادھر دیکھیے میں نے بتایا کہ نکرہ غیر معین بھی منادیٰ بنتا ہے، نکرہ غیر معین، لیکن نکرہ جو ہے وہ مندوب نہیں بنتا کیونکہ اس پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے رویا جا رہا ہے تو کوئی معلوم ہونا چاہیے غیر معلوم نہیں ہونا چاہیے، تو معلوم ہوا نکرہ غیر معینہ مندوب نہیں بنتا۔ صاحبِ جامی آپ کو آگے بتلائیں گے کہ صاحبِ کافیہ نے کیا کہا: مندوب کا حکم منادیٰ کی طرح ہے، اس سے اتنا تو پتہ چل گیا کہ مندوب کا بھی وہی حکم جو منادیٰ کا، لیکن اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ جتنی قسمیں منادیٰ کی ہوں گی وہ ساری قسمیں مندوب میں بھی پائی جائیں گی، کیونکہ ہم کیا کہا صاحبِ کافیہ نے کہ مندوب کا حکم منادیٰ جیسا ہے، مندوب کی قسمیں منادیٰ جیسی ہیں یہ تو صاحبِ کافیہ نے نہیں کہا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں وَلَا يَلْزَمُ مِنْ ذٰلِكَ جَوَازُ وُقُوْعِهِ عَلٰى صُوْرَةِ جَمِيْعِ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى اور اس سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ جائز ہے مندوب کا واقع ہونا عَلٰى صُوْرَةِ جَمِيْعِ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى منادیٰ کی تمام اقسام کی صورتوں پر۔ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ مندوب جو ہے منادیٰ کی تمام اقسام کی صورتوں پر واقع ہوتا ہے، تمام اقسام کی صورتوں پر مندوب نہیں آتا بلکہ نکرہ غیر معینہ والی صورت اس سے خارج ہے بھئی، مندوب اس صورت پر نہیں آتا۔ تو کہتے ہیں وَلَا يَلْزَمُ مِنْ ذٰلِكَ جَوَازُ وُقُوْعِهِ اور اس سے لازم نہیں آتا کہ مندوب کا واقع ہونا جائز ہے عَلٰى صُوْرَةِ جَمِيْعِ أَقْسَامِ الْمُنَادٰى منادیٰ کی تمام اقسام کی صورتوں پر، لِيَرِدَ عَلَيْهِ تاکہ اس پر یہ اعتراض وارد ہو أَنَّهُ لَا يَقَعُ نَكِرَةً کہ مندوب تو نکرہ واقع نہیں ہوتا لِأَنَّهُ لَا يُنْدَبُ إِلَّا الْمَعْرِفَةُ اس لیے کیونکہ مندوب نہیں ہوتا مگر معرفہ ہی۔ کہتے ہیں یہ جو ماتن نے صاحبِ کافیہ نے کہا نا کہ مندوب کا وہی حکم ہے جو منادیٰ کا ہے، اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ مندوب کی وہ تمام صورتیں ہوں گی جو کس کے اندر تھیں؟ منادیٰ کے اندر، بلکہ مندوب منادیٰ کی جس شکل پر بھی آئے گا، پہلے یہ دیکھیں گے کیا ایک چیز مندوب بن بھی سکتی ہے یا نہیں؟ جب ایک چیز مندوب بن سکتی ہے تو پھر اس کا حکم وہی ہوگا جو منادیٰ کا حکم تھا، لیکن اگر ایک نکرہ غیر معین ہے وہ تو مندوب بن ہی نہیں سکتا بھئی، تو وہ اشکال یہاں آپ نہیں کر سکتے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ کہ آپ نے ہمیں کیا کہا؟ کہ مندوب کا وہی حکم ہے جو منادیٰ کا ہے، حالانکہ مندوب تو نکرہ غیر معین نہیں ہوتا اور منادیٰ تو نکرہ غیر معین ہوتا ہے، کہتے ہیں نہیں یہ اعتراض نہیں۔ حکم مندوب کا منادیٰ جیسا ہے، قسمیں منادیٰ جیسی ہونا ضروری نہیں۔ ہاں مندوب جب بھی جس شکل میں بھی آئے اس کا حکم منادیٰ کی وہی صورت دیکھ لی جائے اور اس کے مطابق وہ حکم اس پر لگا دیا جائے۔ عبارت بھی سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ پھر دیکھیں: لِيُعْذَرَ عَلَيْهِ نہیں لِيَرِدَ عَلَيْهِ، تاکہ اس پر اعتراض ہو۔ اس کو جوڑیں وَلَا يَلْزَمُ جو پیچھے آیا، کہ یہ چیز لازم نہیں آتی کہ تاکہ پھر یہ اعتراض بھی ہو جائے۔ کون سی چیز لازم نہیں آتی؟ کہ مندوب منادیٰ کی تمام صورتوں پر آتا ہو یہ لازم نہیں آتا کہ لِيَرِدَ عَلَيْهِ کہ تاکہ اس پر پھر یہ اعتراض وارد ہو کہ أَنَّهُ لَا يَقَعُ نَكِرَةً کہ مندوب تو نکرہ واقع نہیں ہوتا۔ عبارت سمجھ میں آ گئی۔
آگے دیکھیے کہتے ہیں وَجَازَ لَكَ زِيَادَةُ الْأَلِفِ فِيْ آخِرِهِ أَيْ آخِرِ الْمَنْدُوْبِ اور آپ کے لیے جائز ہے الف کو زیادہ کرنا فِيْ آخِرِهِ أَيْ آخِرِ الْمَنْدُوْبِ مندوب کے آخر میں لِمَدِّ الصَّوْتِ الْمَطْلُوْبِ فِي النُّدْبَةِ، لِمَدِّ الصَّوْتِ مَدٌّ کا معنی ہے لمبا کرنا کھینچنا، صَوْتٌ آواز کو کہتے ہیں، لِمَدِّ الصَّوْتِ الْمَطْلُوْبِ فِي النُّدْبَةِ تاکہ آواز لمبی ہو جائے جو کہ مطلوب ہوتی ہے ندبت میں۔ تاکہ آواز کیا ہو جائے؟ لمبی ہو جائے جو مطلوب ہوتی ہے ندبت میں کیونکہ ندبت کے اندر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے تو لہٰذا انسان چاہتا ہے کہ آواز ذرا لمبی ہو جائے تو لہٰذا الف کا ملانا بھی جائز ہے۔ تو کہتے ہیں لِمَدِّ الصَّوْتِ الْمَطْلُوْبِ فِي النُّدْبَةِ تاکہ آواز لمبی ہو جائے جو کہ مطلوب ہے ندبت کے اندر۔
فَإِنْ خِفْتَ اللَّبْسَ اگر آپ کو التباس کا خوف ہے، أَيِ الْتِبَاسَ ذٰلِكَ اللَّفْظِ عِنْدَ زِيَادَةِ الْأَلِفِ بِغَيْرِهِ یعنی اس لفظ کا التباس عِنْدَ زِيَادَةِ الْأَلِفِ الف کی زیادتی کے وقت بِغَيْرِهِ أَيْ بِغَيْرِ الْمَنْدُوْبِ۔ اگر آپ کو یہ خوف ہے کہ اس لفظ کا التباس لازم آئے گا جب ہم الف کو بڑھا دیں گے بِغَيْرِهِ أَيْ بِغَيْرِ الْمَنْدُوْبِ کس کے ساتھ التباس لازم آئے گا؟ غیرِ مندوب کے ساتھ۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ خِفْتَ اللَّبْسَ أَيِ الْتِبَاسَ ذٰلِكَ اللَّفْظِ عِنْدَ زِيَادَةِ الْأَلِفِ بِغَيْرِهِ یعنی اگر آپ کو خوف ہو التباس کا اس لفظ کے کہ اس لفظ کا اشتباہ لازم آئے گا عِنْدَ زِيَادَةِ الْأَلِفِ الف کے زیادہ کرتے وقت بِغَيْرِهِ غیرِ مندوب کے ساتھ، عَدَلْتَ إِلٰى حَرْفِ مَدٍّ مُّجَانِسٍ لِّحَرَكَةِ آخِرِ الْمَنْدُوْبِ مِنْ كَسْرَةٍ أَوْ ضَمَّةٍ تو عَدَلْتَ تو آپ عدول کریں گے رجوع کریں گے إِلٰى حَرْفِ مَدٍّ ایسے حرفِ مدہ کی طرف مُجَانِسٍ لِّحَرَكَةِ آخِرِ الْمَنْدُوْبِ جو ہم جنس ہوگی مندوب کی آخر کی حرکت کے۔ مندوب کے آخر میں جو حرکت آ رہی ہے اس کے ہم جنس جو حرفِ مد ہوگا اس کی طرف آپ پلٹ جائیں گے، مِنْ كَسْرَةٍ أَوْ ضَمَّةٍ یعنی کسرہ یا ضمہ کی طرف۔ كَمَا إِذَا أَرَدْتَ نُدْبَةَ غُلَامِ مُخَاطَبَةٍ جیسے آپ نے ارادہ کیا مخاطبہ کے غلام کی ندبت کا یعنی مؤنث ہے اس کا غلام ہے اس پر ندبت کرنا چاہتے ہیں، قُلْتَ تو آپ کہیں گے وَا غُلَامَكِيْهْ، لَا وَا غُلَامَكَاهْ یوں نہیں کہیں گے الف نہیں لائیں گے۔ کیوں؟ لِالْتِبَاسِهِ بِنُدْبَةِ غُلَامِ مُخَاطَبٍ اس لیے کیونکہ اس صورت میں اس کا التباس لازم آئے گا مخاطب کے غلام کی ندبت کے ساتھ۔ حالانکہ یہ تو مخاطب کے غلام پر ندبت نہیں ہے بلکہ مخاطبہ کے غلام پر ندبت مقصود ہے۔
وَإِذَا أَرَدْتَ نُدْبَةَ غُلَامِ جَمَاعَةِ مُخَاطَبِيْنَ قُلْتَ اور جب آپ کا ارادہ ہو کہ ایک ایسی جماعت کے غلام پر ندبت کریں مُخَاطَبِيْنَ جو مخاطبین کی ہے، مخاطبین کی ایک جماعت کے غلام پر اگر آپ کا ندبت کا ارادہ ہے، ترجمہ سمجھ میں آیا؟ وَإِذَا أَرَدْتَ نُدْبَةَ غُلَامِ جَمَاعَةِ مُخَاطَبِيْنَ اور جب آپ کا یہ ارادہ ہو کہ آپ ایک جماعتِ مخاطبین کے غلام کی ندبت کریں، قُلْتَ تو آپ کہیں گے وَا غُلَامَكُمُوْهْ، یہاں میم پر فتحہ پڑھنا نہیں وَا غُلَامَكُمُوْهْ (غلامَ میں میم پر فتحہ پڑھنا) کیونکہ یہ مضاف ہے بھئی تو یہ منصوب ہوگا، وَا غُلَامَكُمُوْهْ۔ تو یہاں دیکھو واو بڑھایا، تو سوال پیدا ہوا جو میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ واو کیوں بڑھایا غُلَامَكُمْ اس کے اندر تو میم ساکن تھا؟ میں نے بتلایا کہ یہ میم اصل میں مضموم تھا۔ تو کہتے ہیں إِذِ الْمِيْمُ أَصْلُهُ الضَّمُّ اس لیے کیونکہ یہ جو میم ہے اس کی اصل ضمہ ہے یعنی یہ ساکن نہیں ہے اصل میں اس پر ضمہ ہے اور ضمے کے مناسب واو تھا تو واو یہاں بڑھا دیا۔ لَا وَا غُلَامَكُمَاهْ الف نہیں بڑھائیں گے یہاں پر یوں نہیں کہیں گے، لِالْتِبَاسِهِ بِنُدْبَةِ غُلَامِ مُخَاطَبَيْنِ اثْنَيْنِ اس لیے کیونکہ اس کا التباس لازم آتا ہے دو مخاطبوں کے غلام کی ندبت کے ساتھ۔ غُلَامَكُمُوْهْ کہا تو پتہ چلا جمع مخاطب کا غلام ہے، اور اگر الف بڑھائیں گے تو پھر تو وَا غُلَامَكُمَاهْ یوں معلوم ہوگا گویا دو مخاطب ہیں ان کے غلام پر ندبت کی جا رہی ہے۔
اور یہاں ایک قیمتی نکتہ یاد رکھنا بھئی۔ یہ جو مثال ہے نا وَا غُلَامَكِيْهْ اور وَا غُلَامَكُمُوْهْ اس قسم کی مثالوں سے صاحبِ کافیہ کے مذہب کی تائید ہوتی ہے۔ توجہ ہے؟ قیمتی نکتہ بھئی یاد رکھنا۔ اس قسم کی مثالوں سے صاحبِ کافیہ کے مذہب کی تائید ہوتی ہے۔ صاحبِ کافیہ نے کیا کہا تھا؟ کہ مندوب منادیٰ میں داخل نہیں، کیونکہ منادیٰ اس کو کہتے ہیں جس کی توجہ مطلوب ہوتی ہے اور مندوب وہ تو مر چکا ہے اس کی توجہ مطلوب نہیں بلکہ صرف اس پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے يَا زَيْدُ یا وَا زَيْدُ صرف اس پر اظہارِ غم کیا جا رہا ہے اس کی توجہ مطلوب نہیں ہے بھئی۔ اور یہ جو مثالیں ہیں وَا غُلَامَكِيْهْ اور وَا غُلَامَكُمُوْهْ اس قسم کی مثالوں سے صاحبِ کافیہ کے مذہب کی تائید ہوتی ہے۔ بھئی کس طرح تائید ہوتی ہے؟ بھئی دیکھیے وَا غُلَامَكِيْهْ اس میں غُلَام جو ہے اس کی اضافت ہو رہی ہے مخاطبہ کی ضمیر کی طرف، کس کی طرف؟ مخاطبہ کی ضمیر کی طرف۔ معلوم ہوا مندوب کی اضافت مخاطب کی ضمیر کی طرف جائز ہے۔ وَا غُلَامَكِ، وَا غُلَامَكَ، وَا غُلَامَكُمَا، وَا غُلَامَكُمْ یہ سب جائز ہیں، یعنی مندوب کی اضافت کی جائے کس کی طرف؟ مخاطب کی ضمیر کی طرف کی جائے چاہے مذکر کی ضمیر ہو چاہے مؤنث کی ہو چاہے مفرد ہو چاہے تثنیہ ہو چاہے جمع، اس کی طرف مندوب کی اضافت جائز ہے، جب کہ منادیٰ کی اضافت اس طرح جائز نہیں ہے۔
آپ کسی غلام کو آواز دینا چاہتے ہیں اور یوں کہتے ہیں يَا غُلَامَكَ یا يَا غُلَامَكِ نہیں کہہ سکتے بھئی۔ وجہ یہ کہ اگر آپ یوں کہیں يَا غُلَامَكِ تو غُلَام کیا ہے؟ منادیٰ، توجہ ہے؟ یہ منادیٰ ہے اور منادیٰ مخاطب ہوتا ہے۔ تو يَا غُلَامَكِ يَا نے بتلایا کہ غُلَام مخاطب ہے، اور آگے غُلَام کی اضافت کاف ضمیر کی طرف ہو رہی ہے جو کہ مضاف الیہ ہے، اور کاف ضمیر مخاطب والی ہے تو اس سے تو پتہ چل رہا ہے کہ یہ جو مضاف الیہ ہے یہ مخاطب ہے بھئی۔ اس سے کیا پتہ چلا؟ مضاف الیہ مخاطب ہے، اور یہ نہیں ہو سکتا کہ مضاف اور مضاف الیہ دونوں مخاطب ہو جائیں بھئی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ مضاف اور مضاف الیہ دونوں مخاطب ہو جائیں یہ نہیں ہو سکتا، مخاطب صرف ایک ہوگا ایک وقت کے اندر۔ تو جب ندا میں آپ يَا غُلَامَكِ کہیں تو غُلَام بھی گویا مخاطب بن گیا جو مضاف ہے اور کاف ضمیر بھی خطاب والی ہے معلوم ہوا مضاف الیہ بھی مخاطب ہے حالانکہ یہ جائز نہیں۔
اگر آپ دو یا زیادہ کو ندا دینا چاہتے ہیں تو پھر مضاف مضاف الیہ کی صورت میں آپ نہیں لا سکتے۔ مثلاً آپ زید کے غلام کو بھی ندا دینا چاہتے ہیں اور زید کو بھی ندا دینا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو یا تو تثنیہ کا کوئی صیغہ لانا پڑے گا اگر دونوں کے لیے ایک ہی لفظ ہو مثلاً يَا رَجُلَانِ دیکھا تثنیہ کا صیغہ لانا پڑے گا، اور اگر دو سے زیادہ ہیں تو جمع لانا پڑے گا يَا رِجَالُ، یا عطف کے ذریعے لانا پڑے گا يَا غُلَامَ زَيْدٍ وَزَيْدُ، يَا غُلَامَ زَيْدٍ وَزَيْدُ دیکھو زید کو الگ جو ہے ذکر کرنا پڑے گا عطف کی صورت میں۔ تو منادیٰ اگر مضاف اور مضاف الیہ دونوں کو آپ بنانا چاہتے ہیں یہ جائز نہیں ہے بھئی، یا تو پھر تثنیہ یا جمع وغیرہ کا کوئی صیغہ لاؤ یا عطف کی صورت میں الگ الگ ذکر کرو۔ معلوم ہوا ندا کی صورت میں يَا غُلَامَكَ کہنا جائز نہیں ہے کیونکہ دونوں مخاطب ہیں، دونوں مخاطب ہیں، جب کہ مندوب جو ہے اس میں آپ کہہ سکتے ہیں يَا غُلَامَكَ یا يَا غُلَامَكِ یہ کہہ سکتے ہیں۔
اور یہ دلیل ہے اس بات کی کہ یہ غُلَام اس کی توجہ مطلوب نہیں۔ یہ جو غُلَام ہے اس کی توجہ مطلوب نہیں، اگر اس کی توجہ بھی مطلوب ہوتی تو معلوم ہوا وہ بھی مخاطب ہے اور آگے کاف ضمیر بھی کیا ہے؟ مخاطب ہے، وہ تو جائز ہی نہیں تھا بھئی۔ تو جب مندوب کے اندر يَا غُلَامَكِ کہہ سکتے ہیں اس سے پتہ چلا کہ مضاف جو ہے اس پر صرف اظہارِ غم کیا جا رہا ہے اس کی توجہ مطلوب نہیں، اسی لیے اس کے ساتھ مخاطب کی ضمیر جوڑنا جائز ہے کیونکہ وہ مخاطب ہی نہیں ہے۔ غُلَام، يَا غُلَامَكِ اگر منادیٰ ہوتا تو معلوم ہوا غُلَام بھی مخاطب ہے اور آگے مضاف الیہ بھی مخاطب ہے کیونکہ وہ مخاطب کی ضمیر ہے، لیکن مندوب کے اندر یہ جائز ہے اس سے کیا پتہ چلا؟ معلوم ہوا جو مندوب مضاف ہے اس کی توجہ نہیں مطلوب، اگر اس کی توجہ مطلوب ہوتی پھر تو یہ جائز ہی نہ ہوتا، اس پر صرف اظہارِ غم کیا جا رہا ہے۔ يَا غُلَامَكِ، بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا مخاطبہ وہ جو مؤنث مخاطبہ عورت وہ مخاطبہ ہے، غُلَام مخاطب نہیں ہے اس پر صرف اظہارِ غم کیا جا رہا ہے۔ بات سمجھ بھی آئی کہ نہیں؟ تو منادیٰ کے اندر یہ مخاطب کی ضمیر کی طرف اضافت جائز نہیں، جبکہ مندوب کے اندر جائز ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ جو مضاف ہوتا ہے مندوب کے اندر اس کی توجہ مطلوب نہیں ہوتی، معلوم ہوا وہ منادیٰ نہیں، اسی لیے صاحبِ کافیہ نے اس کو منادیٰ ہونے سے نکال دیا تھا اور فرمایا تھا کہ یہ منادیٰ ہے ہی نہیں نہ حقیقتاً منادیٰ ہے اور نہ حکماً منادیٰ ہے، یہ جو يَا زَيْدُ اس پر کہا جا رہا ہے یہ صرف اظہارِ غم کیا جا رہا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
وَجَازَ لَكَ الْهَاءُ اور آپ کے لیے ہا بھی جائز ہے، أَيْ إِلْحَاقُهَا بِهٰذِهِ الْمَدَّاتِ یعنی ہا کا ملانا یہ جو مد ہیں، یہ جو مد آئے الف، واو اور یا ان کے ساتھ ہا کا ملانا بھی آپ کے لیے جائز ہے، جیسے انہوں نے ملایا بھی وَا غُلَامَكِيْهْ دیکھو ہا ملائی وَا غُلَامَكُمُوْهْ یہاں بھی ہا ملائی۔ تو کہتے ہیں وَجَازَ لَكَ الْهَاءُ أَيْ إِلْحَاقُهَا بِهٰذِهِ الْمَدَّاتِ اور آپ کے لیے ہا کا ملانا بھی جائز ہے ان مدوں کے ساتھ فِيْ حَالِ الْوَقْفِ وقف کی حالت میں لِبَيَانِهَا ان مدوں کو بیان کرنے کے لیے، ان مدوں کو بیان کرنے کے لیے۔ بھئی جب ہا ساتھ ملے گی نا تو مد خوب واضح ہو جائے گا، کامل طور پر واضح ہو جائے گا۔ توجہ ہے؟ اگر ہا ساتھ نہیں جوڑیں گے تو مد وہ تو آواز تھوڑی لمبی کرتا ہے یا زیادہ لمبی کرے گا انسان، تھوڑی لمبی کرے گا تو کسی کو زیادہ پتہ نہیں چلے گا، ہاں زیادہ لمبی مد کرے گا پھر تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا۔ توجہ ہے؟ زیادہ آواز کو لمبا کریں گے پھر تو لوگوں کو مد کا پتہ چلے گا، اور اگر زیادہ لمبا نہ کیا پھر تو پتہ نہیں چلے گا، لیکن جب ہا ساتھ جوڑ دیں گے اب مد خوب واضح ہو جائے گا۔ تو یہ معنی ہے لِبَيَانِهَا ہا ضمیر راجع ہے یہ جو مَدَّات پیچھے آئے، ان مدوں کو بیان کرنے کے لیے تاکہ وہ کامل طور پر بیان ان کا ہو جائے وہ واضح ہو جائیں۔
وَلَا يُنْدَبُ مِنَ الْقِسْمِ الْمَنْدُوْبِ الْمُتَفَجَّعِ عَلَيْهِ عَدَمًا إِلَّا الْاِسْمُ الْمَعْرُوْفُ اور ندبت نہیں کی جاتی، اور ندبت نہیں کی جاتی مِنَ الْقِسْمِ الْمَنْدُوْبِ، بتلانا چاہتے ہیں یہاں ندبت سے مراد اس قسم پر ندبت ہے جو مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا ہے، مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا ہے جس کے نہ ہونے پر غمزدہ ہو رہے ہیں وہ معروف ہونا چاہیے، وہ معروف ہونا چاہیے غیرِ معین نہیں ہونا چاہیے۔ تو کہتے ہیں وَلَا يُنْدَبُ مِنَ الْقِسْمِ الْمَنْدُوْبِ الْمُتَفَجَّعِ عَلَيْهِ عَدَمًا اور ندبت نہیں کی جائے گی مندوب کی اس قسم کے اندر جو مُتَفَجَّع عَلَيْه عَدَمًا ہے اس میں ندبت نہیں کی جائے گی إِلَّا الْاِسْمُ الْمَعْرُوْفُ مگر وہ اسم جو معروف ہو جس کو یعنی لوگوں کو پتہ ہو، اَلَّذِي اشْتَهَرَ الْمَنْدُوْبُ بِهِ جس کے ساتھ مندوب مشہور ہے۔ مندوب مثلاً ایک آدمی پر ندبت کی جا رہی ہے تو یا تو اس کا نام ہوگا يَا زَيْدَاهْ اس سے بھی لوگوں کو پتہ چل جائے گا، یا ایسا اسم جس کے ساتھ وہ معروف ہے لوگوں کو اس کا پتہ ہے مثلاً يَا طَالِعًا جَبَلًا اب لوگوں کو پتہ ہے کہ یہ شخص جو ہے سب سے بڑھ کر پہاڑوں پر چڑھتا تھا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یا تو نام ہو نام سے بھی لوگ جانتے ہیں اور یا ایسی صفت ہو جس کے ساتھ وہ مندوب مشہور ہو بھئی۔
تو کہتے ہیں إِلَّا الْاِسْمُ الْمَعْرُوْفُ مگر ایسے اسم کے ساتھ جو معروف ہو اَلَّذِي اشْتَهَرَ الْمَنْدُوْبُ بِهِ یعنی جس کے ساتھ مندوب مشہور ہے لِيُعْذَرَ النَّادِبُ بِمَعْرِفَتِهِ تاکہ ندبت کرنے والے کو معذور سمجھا جائے اس مندوب کو جاننے کی وجہ سے۔ اس مندوب کو جب لوگ جان لیں گے، بھئی جب ایسے نام کے ساتھ ذکر کرے گا جس سے مشہور ہے اور لوگ اس کو جانتے ہیں تو اب لوگ اس رونے والے کو معذور سمجھیں گے کہ واقعی یہ آدمی رونے کے اندر معذور ہے اتنا بڑا آدمی گیا ہے تو اس کو رونا ہی چاہیے بھئی اس کا رونا بنتا ہے بھئی۔ لِيُعْذَرَ النَّادِبُ بِمَعْرِفَتِهِ تاکہ معذور سمجھا جائے ندبت کرنے والے کو بِمَعْرِفَتِهِ اس مندوب کو جاننے کی وجہ سے۔ لوگ اس مندوب کو جاننے کی وجہ سے اس نادب کو معذور سمجھیں، تو مَعْرِفَة سے کس کی معرفت مراد ہے؟ لوگوں کی، لوگوں کی۔ لِيُعْذَرَ النَّادِبُ بِمَعْرِفَتِهِ تاکہ اس ندبت کرنے والے کو معذور سمجھا جائے بِمَعْرِفَتِهِ اس مندوب کو جاننے کی وجہ سے، تو اس نادب کو معذور سمجھا جائے کس چیز میں؟ فِيْ نُدْبَتِهِ وَالتَّفَجُّعِ عَلَيْهِ اس کے ندبت میں یعنی اس کے رونے میں وَالتَّفَجُّعِ عَلَيْهِ اور اس کے دکھی ہونے میں بھئی، اس کو معذور سمجھا جائے بھئی۔ فَلَا يُقَالُ وَا رَجُلَاهْ لہٰذا وَا رَجُلَاهْ نہیں کہا جائے گا، کیونکہ وَا رَجُلَاهْ، رَجُل کے ساتھ تو کوئی خاص آدمی ذہن میں نہیں آتا بھئی۔ إِذْ مَا اشْتَهَرَ بِهٰذَا اللَّفْظِ مَنْدُوْبٌ خَاصٌّ اس لیے کیونکہ اس لفظ کے ساتھ مشہور نہیں ہے کوئی ایسا خاص مندوب يَنْتَقِلُ الذِّهْنُ إِلَيْهِ وَيُعْرَفُ بِهِ کہ جس کی طرف ذہن منتقل ہو جائے اور اس کو جان لیا جائے۔ رَجُل کے ساتھ کوئی خاص مندوب مشہور نہیں ہے کہ ذہن اس کی طرف منتقل ہو جائے اور انسان پہچان لے کہ یہ کس پر رو رہا ہے، لِيُعْذَرَ النَّادِبُ بِالنُّدْبَةِ عَلَيْهِ تاکہ ندبت کرنے والے کو معذور سمجھا جائے اس پر ندبت سے۔ ترجمہ بھی سمجھ میں آ رہا ہے یا نہیں؟
وَامْتَنَعَ إِلْحَاقُ الْأَلِفِ، دیکھیے بھئی آگے ذرا متن متن دیکھیے کہتے ہیں وَامْتَنَعَ مِثْلُ وَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ خِلَافًا لِيُوْنُسَ۔ جی یہاں سے یہ بتلا رہے ہیں کہ ابھی ہم نے آپ کو بتلایا مندوب کے ساتھ الف بڑھا سکتے ہیں۔ اگر مندوب کے ساتھ آپ صفت لے آئے ہیں تو پھر وہ جو الف آپ بڑھانا چاہتے ہیں وہ صفت کے آخر میں نہیں بڑھائیں گے بلکہ مندوب کے آخر میں بڑھائیں گے۔ لہٰذا زید ہے مندوب اور اَلطَّوِيْلُ اس کی صفت ہے تو کیسے کہیں گے؟ يَا زَيْدَاهُ الطَّوِيْلُ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ يَا زَيْدَاهُ الطَّوِيْلُ۔ دیکھو الف کہاں بڑھایا؟ مندوب کے ساتھ، صفت کے ساتھ نہیں بڑھا سکتے، یوں نہیں کہہ سکتے آپ يَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ، صفت کے آخر میں الف بڑھا دیں۔ تو جمہور نحویوں کے نزدیک مندوب کی اگر صفت لائی جائے اور آپ الف بڑھانا چاہتے ہیں تو مندوب کے ساتھ الف بڑھائیں گے، صفت کے ساتھ الف نہیں بڑھائیں گے۔ جب کہ اس کے برعکس اگر مندوب مضاف ہے، مندوب مضاف ہے، اور آپ الف بڑھانا چاہتے ہیں تو پھر مضاف کے ساتھ الف نہیں بڑھائیں گے بلکہ مضاف الیہ کے ساتھ الف بڑھائیں گے۔ جیسے أَمِيْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ، أَمِيْر مضاف اَلْمُؤْمِنِيْنَ مضاف الیہ، اب آپ اس پر ندبت کرتے ہیں: يَا أَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَاهْ۔ دیکھو مضاف الیہ کے آخر میں الف بڑھایا۔ صفت اگر ہوتی تو صفت سے پہلے الف بڑھانا تھا، اور مضاف الیہ آ گیا ہے تو مضاف الیہ کے آخر میں الف بڑھائیں گے۔ وجہ یہ کہ مضاف کا اتصال بڑا شدید ہوتا ہے مضاف الیہ کے ساتھ، حتی کہ مضاف کا معنی ہی پورا نہیں ہوتا جب تک اس کے ساتھ مضاف الیہ نہیں ملائیں گے۔
میں نے کہا غلام، کیا آپ کے ذہن میں زید کا غلام آیا؟ میں نے کہا غلام، صرف کیا کہا؟ کیا آپ کے ذہن میں زید کا غلام آیا؟ نہیں، مطلق غلام آپ کے ذہن میں آیا۔ جب تک غلام مضاف کے ساتھ میں مضاف الیہ نہیں جوڑوں گا وہ خاص غلام آپ کے ذہن میں نہیں آئے گا۔ تو جب میں کہوں گا غُلَامُ زَيْدٍ اب آپ کے ذہن میں زید کا غلام آیا۔ تو مضاف کے ساتھ جب تک مضاف الیہ نہیں جوڑیں گے یہ دلالت نہیں کرے گا اس چیز پر۔ تو مضاف کے ساتھ مضاف الیہ کا بڑا شدید اتصال، اور مضاف الیہ کے بغیر مضاف کا معنی پورا نہیں ہوتا، لہٰذا ندبت میں اگر آپ الف بڑھانا چاہتے ہیں تو مضاف الیہ کے بعد بڑھائیں گے۔ جب کہ صفت کا موصوف کے ساتھ اتصال اتنا شدید نہیں ہوتا۔ صفت کا؟ بھئی مضاف کا تو معنی ہی پورا نہیں ہو رہا تھا مضاف الیہ کے بغیر، لیکن صفت، صفت میں موصوف کا معنی پہلے ہی پورا ہے، صفت آ کر صرف اس میں تخصیص پیدا کرتی ہے یا اس کی توضیح کرتی ہے۔ بھئی آپ نے پڑھا ہے نکرہ کے اندر اگر صفت آئے تو یاد رکھو وہ تخصیص کا فائدہ دیتی ہے۔ کس میں؟ غُلَامٌ یہ نکرہ ہے، میں اس کی صفت لے آتا ہوں غُلَامٌ مُؤْمِنٌ، تو اس سے دیکھو اس میں تخصیص آ گئی، کافر غلام اس سے نکل گئے بھئی، غیرِ مومن غلام اس سے نکل گئے۔ تخصیص آئی، تو نکرہ کی صفت جو لائی جاتی ہے وہ تخصیص کے لیے، وہ اس میں احتمالات کم کر دیتی ہے۔ جب کہ معرفہ میں صفت توضیح کے لیے لائی جاتی ہے مثلاً زَيْدٌ التَّاجِرُ، وہ زید جو تاجر ہے، زَيْدٌ موصوف اَلتَّاجِرُ اس کی صفت، اور زید معرفہ ہے اور یہ صفت توضیح کے لیے ہے کیونکہ معرفہ کی صفت ہے۔ توضیح کا کیا معنی؟ یعنی غیر کے احتمال کو ختم کر دیتی ہے، زید کے اندر تاجر ہونے کا بھی احتمال تھا اور تاجر نہ ہونے کا بھی احتمال تھا، تو جب میں نے اَلتَّاجِرُ صفت ذکر کر دی تو تاجر نہ ہونے کا احتمال ختم ہو گیا۔ تو توضیح کا کیا معنی؟ غیر کے احتمال کو ختم کرنا۔ تو صفت نکرہ میں لائی جاتی ہے تخصیص کے لیے اور معرفہ میں لائی جاتی ہے توضیح کے لیے، توضیح کا کیا معنی؟ اس سے غیر کے احتمال کو ختم کر دیتی ہے۔ تو موصوف کا معنی پہلے ہی پورا ہوتا ہے توجہ ہے؟ صفت آ کر صرف اس میں تخصیص پیدا کرتی ہے یا توضیح کرتی ہے، جب کہ مضاف کا معنی ہی پورا نہیں ہوتا جب تک مضاف الیہ نہ آ جائے۔ تو معلوم ہوا کس میں اتصال شدید ہے؟ مضاف اور مضاف الیہ میں یا موصوف صفت میں؟ مضاف مضاف الیہ میں، کیونکہ مضاف کا معنی ہی پورا نہیں جب تک مضاف الیہ نہیں جڑے گا، اور صفت موصوف میں اس درجے کا اتصال نہیں ہے کیونکہ موصوف کا معنی پہلے ہی پورا ہو چکا ہے صفت آ کر صرف اس میں تخصیص پیدا کرے گی یا توضیح کرے گی۔ لہٰذا جب الف کو بڑھانا ہو تو کہاں بڑھائیں گے؟ اگر موصوف صفت ہوں تو موصوف کے آخر میں الفِ ندبت بڑھائیں گے، اور اگر مضاف مضاف الیہ ہوں تو مضاف الیہ کے آخر میں بڑھائیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کیا کہتے ہیں؟ وَامْتَنَعَ مِثْلُ وَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ لہٰذا وَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ کہنا ممتنع ہے، خِلَافًا لِيُوْنُسَ بخلاف یونس نحوی کے، یہ بہت بڑے نحوی گزرے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں نہیں صفت کے آخر میں بھی الف بڑھا سکتے ہو، وہ کہتے ہیں يَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ کہہ سکتے ہو۔ جمہور تو کہتے ہیں نہیں کہہ سکتے، وہ کیا فرماتے ہیں؟ کہہ سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں دیکھو جب مضاف الیہ کے آخر میں الف بڑھا دیتے ہیں، ان کی دلیل سنو، ان علماء پر اللہ کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے بھئی، عجیب عجیب دلیلیں ہیں بھئی انسان حیران رہتا ہے۔ تو وہ فرماتے ہیں کہ بھئی مضاف اور مضاف الیہ تو ایک دوسرے سے غیر ہوتے ہیں، غُلَامُ زَيْدٍ غلام اور ذات ہے زید اور ذات ہے، مضاف مضاف الیہ ایک دوسرے کے مغایر ہیں پھر بھی الفِ ندبت کو کہاں بڑھاتے ہیں؟ مضاف الیہ کے آخر میں بڑھا دیتے ہیں حالانکہ دونوں کی ذات الگ الگ ہے بھئی، اور موصوف صفت دونوں وہ تو ایک ہی چیز ہیں، زَيْدٌ التَّاجِرُ موصوف کون؟ زید، تاجر بھی کون؟ وہی زید ہے کوئی اور تو ہے ہی نہیں۔ تو مضاف مضاف الیہ کی تو ذات الگ ہے پھر بھی آپ کہتے ہیں مضاف الیہ کے آخر میں الف بڑھا سکتے ہیں، تو موصوف صفت کی تو ذات ہی ایک ہے وہ تو ایک ہی ذات پہ دلالت کر رہے ہیں تو وہاں بطریقِ اولیٰ کیا ہے الف کو صفت کے آخر میں بڑھا سکتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی۔
کہتے ہیں وَامْتَنَعَ إِلْحَاقُ الْأَلِفِ بِصِفَةِ الْمَنْدُوْبِ اور ممتنع ہے الف کو ملانا مندوب کی صفت کے ساتھ، بَلْ يَجِبُ أَنْ يُّلْحَقَ بِالْمَوْصُوْفِ بلکہ واجب ہے کہ الف کو ملایا جائے موصوف کے ساتھ، مِثْلُ وَا زَيْدَاهُ الطَّوِيْلُ، تو دیکھو اس میں زید کے ساتھ الف کو بڑھایا گیا ہے صفت کے ساتھ نہیں۔ لِأَنَّ اتِّصَالَهُ بِالصِّفَةِ لَيْسَ كَاتِّصَالِ الْمُضَافِ بِالْمُضَافِ إِلَيْهِ اس لیے کیونکہ صفت کا اتصال موصوف کے ساتھ ایسا نہیں ہے جیسا کہ مضاف کا اتصال ہوتا ہے مضاف الیہ کے ساتھ، لِأَنَّهُ جِيْءَ بِهِ لِتَمَامِ الْمُضَافِ اس لیے کیونکہ مضاف الیہ کو لایا جاتا ہے مضاف کو پورا کرنے کے لیے، مضاف الیہ کے بغیر تو مضاف کا معنی پورا ہی نہیں ہے، لِأَنَّهُ جِيْءَ بِهِ لِتَمَامِ الْمُضَافِ اس لیے کیونکہ مضاف الیہ کو لایا جاتا ہے مضاف کو تام کرنے کے لیے فَهُوَ كَالْجُزْءِ تو مضاف الیہ جو ہے وہ جز کی طرح ہوتا ہے۔ بِخِلَافِ الصِّفَةِ بخلاف صفت کے فَإِنَّهُ جِيْءَ بِهَا بَعْدَ تَمَامِ الْمَوْصُوْفِ اس صفت کو لایا جاتا ہے موصوف کے پورا ہو جانے کے بعد یعنی موصوف کا معنی پورا ہو چکا ہے اس کے بعد صفت کو لایا جاتا ہے لِلتَّخْصِيْصِ أَوِ التَّوْضِيْحِ تخصیص کے لیے یا توضیح کے لیے۔ فَلِهٰذَا جَازَ مِثْلُ يَا أَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَاهْ اسی وجہ سے جائز ہے مثل يَا أَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَاهْ یوں کہنا جائز ہے، وَلَمْ يَجُزْ مِثْلُ وَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ اور جائز نہیں ہے مثل وَا زَيْدُ الطَّوِيْلَاهْ یہ کہنا جائز نہیں۔ خِلَافًا لِيُوْنُسَ بخلاف یونس نحوی کے، فَإِنَّهُ يُجَوِّزُ إِلْحَاقَ الْأَلِفِ بِآخِرِ الصِّفَةِ اس لیے کیونکہ وہ جائز قرار دیتے ہیں الف کے ملانے کو بِآخِرِ الصِّفَةِ صفت کے آخر میں، فَإِنَّ اتِّصَالَ الْمَوْصُوْفِ بِالصِّفَةِ وَإِنْ كَانَ فِي اللَّفْظِ أَنْقَصَ مِنَ الْاِتِّصَالِ بَيْنَ الْمُضَافِ وَالْمُضَافِ إِلَيْهِ اس لیے کیونکہ موصوف کا جو اتصال ہے صفت کے ساتھ وَإِنْ كَانَ فِي اللَّفْظِ أَنْقَصَ اگرچہ لفظوں کے اعتبار سے یہ ناقص ہے یعنی کم درجے کا ہے مِنَ الْاِتِّصَالِ بَيْنَ الْمُضَافِ وَالْمُضَافِ إِلَيْهِ مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان اتصال سے، موصوف کا جو اتصال ہے صفت کے ساتھ وہ کم درجے کا ہے اس اتصال سے جو مضاف اور مضاف الیہ کے درمیان ہے، إِلَّا أَنَّهُ أَتَمُّ مِنْهُ مِنْ جِهَةِ الْمَعْنٰى مگر یہ کہ جو موصوف کا اتصال ہے صفت کے ساتھ یہ زیادہ تام ہے یہ زیادہ کامل ہے مِنْ جِهَةِ الْمَعْنٰى کس کے اعتبار سے؟ معنی کے اعتبار سے کس کے درمیان؟ موصوف اور صفت کے درمیان، لِاتِّحَادِهِمَا بِالذَّاتِ بوجہ ان دونوں کے متحد ہونے ذات کے اعتبار سے۔ موصوف اور صفت ذات کے اعتبار سے متحد ہوتے ہیں، فَإِنَّ الطَّوِيْلَ اس لیے کیونکہ طویل جو ہے هُوَ زَيْدٌ لَا غَيْرُ وہ زید ہی ہے کوئی اور نہیں ہے۔ بِخِلَافِ الْمُضَافِ وَالْمُضَافِ إِلَيْهِ بخلاف مضاف اور مضاف الیہ کے، فَإِنَّهُمَا مُتَغَايِرَانِ کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے سے متغایر ہیں، مضاف کی ذات الگ ہوتی ہے اور مضاف الیہ کی ذات الگ۔ وَحَكَى يُوْنُسُ اور حکایت کیا ہے یونس نحوی نے أَنَّ رَجُلًا ضَاعَ لَهُ قَدَحَانِ کہ ایک شخص تھا اس کے دو پیالے جو ہیں وہ ضائع ہو گئے، ایک شخص تھا اس کے دو پیالے ضائع ہو گئے کہیں ٹوٹ گئے ہوں گے، فَقَالَ تو اس نے کہا وَا جُمْجُمَتَيَّ الشَّامِيَّتَيْنَاهْ، وَا جُمْجُمَتَيَّ الشَّامِيَّتَيْنَاهْ۔
اور جُمْجُمَۃ یاد رکھو جُمْجُمَۃ، جُمْجُمَةٌ یہ انسانی کھوپڑی کو بھی کہتے ہیں سر کی جو ہڈی ہے انسانی کھوپڑی، اور اسی طرح جُمْجُمَۃ پیالے کو بھی کہتے ہیں اور یہاں پیالہ مراد ہے۔ اور دیکھو یہاں یہ تثنیہ ہے جُمْجُمَةٌ کی تثنیہ بناؤ، جُمْجُمَتَانِ، جُمْجُمَتَانِ، اور پھر اس کی اضافت کرو یا کی طرف، جُمْجُمَتَانِ دو پیالے، اب آگے یا بھی لے آؤ میرے دو پیالے، ہاں جُمْجُمَتَايَ، نون گر جائے گا جُمْجُمَتَايَ، پھر اس کو مندوب بناؤ، اور مندوب جب مضاف ہو تو وہ منصوب ہوتا ہے، تو جُمْجُمَتَيَّ ہو جائے گا، کیا ہو جائے گا؟ جُمْجُمَتَيَّ میرے دو پیالے، اور آگے صفت ہے اَلشَّامِيَّتَيْنِ، شَامِيَّةٌ شام والا، جیسے لَاهُوْرِيٌّ کا کیا معنی؟ لاہور والا، اور لَاهُوْرِيَّةٌ لاہور والی، تو شَامِيَّةٌ شام والی، اس کی تثنیہ بناؤ شَامِيَّتَيْنِ، اور آخر میں الف بڑھا دیا اَلشَّامِيَّتَيْنَاهْ، وَا جُمْجُمَتَيَّ الشَّامِيَّتَيْنَاهْ ہائے میرے دو شامی پیالے، ہائے میرے دو شامی پیالے، تو کہیں ملکِ شام سے وہ لایا ہوگا تو وہ پیالے ٹوٹ گئے تو اس نے کہا وَا جُمْجُمَتَيَّ الشَّامِيَّتَيْنَاهْ ہائے میرے دو شامی پیالے۔ وَالْجُمْجُمَةُ الْقَدَحُ اور جُمْجُمَۃ جو ہے قَدَح یعنی پیالے کو کہتے ہیں۔
تو دیکھو یونس نحوی جو ہیں انہوں نے ایک عقلی دلیل بھی دی اور عربوں سے سماع کو بھی ذکر فرمایا۔ عقلی دلیل کیا دی؟ کہ موصوف صفت میں اتصال شدید ہے معنیٰ کے اعتبار سے کیونکہ دونوں کی ذات ایک ہے، اور مضاف مضاف الیہ کے اندر وہ اتصال نہیں کیونکہ دونوں کی ذات الگ ہے، اور سماع بھی بتلایا کہ انہوں نے ایک فصیح عربی کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا وَا جُمْجُمَتَيَّ الشَّامِيَّتَيْنَاهْ اور دیکھو جُمْجُمَتَيَّ موصوف ہے اور اَلشَّامِيَّتَيْنِ اس کی صفت ہے اور صفت کے آخر میں اس شخص نے الف بڑھایا بھئی اس فصیح عربی نے۔ لیکن بہرحال جمہور کہتے ہیں کہ نہیں یہ شاذ ہے بھئی۔ قوانین شاذ چیزوں پر مرتب نہیں ہوتے، اگر ایک فصیح کو کہتے ہوئے سن لیا تو اس سے ضابطہ ثابت نہیں ہوگا کیونکہ کسی اور سے ہم نے، کسی اور فصیح عرب سے ایسا ہم نے نہیں سنا کہ انہوں نے یہ جو الف ہے اس کو صفت کے آخر میں بڑھایا ہو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
آگے دیکھیے وَيَجُوْزُ لِقِيَامِ قَرِيْنَةٍ حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ مَعَ اسْمِ الْجِنْسِ، پہلے متن متن دیکھ لیں، وَيَجُوْزُ حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ اور حرفِ ندا کو حذف کرنا جائز ہے، حرفِ ندا کو حذف کرنا جائز ہے اور صرف کس حرفِ ندا کا حذف جائز ہے؟ یا کا، اور کسی کا حذف جائز نہیں۔ اور یہ یا بھی کب حذف کریں گے؟ جب قرینہ ہو، یہ بات پہلے گزر چکی ہے جہاں بھی حذف ہو وہاں کیا چاہیے؟ قرینہ چاہیے کہ سننے والے کو پتہ چلے کہ یہاں کوئی لفظ محذوف ہے۔ تو کہتے ہیں وَيَجُوْزُ حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ اور جائز ہے حرفِ ندا کو حذف کرنا إِلَّا مَعَ اسْمِ الْجِنْسِ مگر کس کے ساتھ؟ اسمِ جنس کے ساتھ، وَالْإِشَارَةِ اور اسمِ اشارہ کے ساتھ، وَالْمُسْتَغَاثِ وَالْمَنْدُوْبِ اور مستغاث اور مندوب ان کے ساتھ جائز نہیں۔
اسمِ جنس سے مراد وہ نکرہ ہے جس پر یا داخل کرتے ہیں کبھی معرفہ بنتا ہے کبھی نہیں بنتا، جیسے يَا رَجُلُ اگر معین آدمی کا ارادہ کریں تو یہ معرفہ بن گیا تو پہلے رَجُل نکرہ تھا، اور کبھی کبھار جب معین کا ارادہ نہ ہو تو پھر یہ معرفہ بھی نہیں بنتا يَا رَجُلًا خُذْ بِيَدِيْ اے آدمی میرا ہاتھ تھام لو جب اندھا کسی کو کہے۔ تو یہاں اسمِ جنس سے کیا مراد ہے؟ وہ جو ندا سے پہلے نکرہ تھا، اس سے کیا مراد ہے؟ وہ اسم جو ندا سے پہلے نکرہ تھا پھر یہ اس پر یا داخل ہوئی پھر چاہے وہ معرفہ بنے یا نہ بنے۔ معرفہ کب بنے گا؟ جب معین کا ارادہ کیا جائے، اور نکرہ کب رہے گا؟ جب معین کا ارادہ نہ ہو۔ تو اسمِ جنس سے کیا مراد ہے؟ دہرائیں بھئی زبان سے، وہ جو ندا سے پہلے نکرہ تھا وہ مراد ہے۔ تو یہ جو نکرہ ہے اس سے حرفِ ندا کا حذف جائز نہیں۔
وَيَجُوْزُ حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ إِلَّا مَعَ اسْمِ الْجِنْسِ مگر یہ کہ وہ حرفِ ندا کس کے ساتھ آئے؟ اسمِ جنس کے ساتھ یعنی وہ جو نکرہ ہے، پھر حذف جائز نہیں۔ مثلاً يَا رَجُلُ آپ یا کو حذف کرتے ہیں، رَجُلُ کہہ دیتے ہیں رَجُلُ، تو سننے والوں کو پتہ نہیں چلے گا بھئی کہ یہ یہاں یا حرفِ ندا محذوف ہے۔ علم وغیرہ ہو وہاں تو پتہ چل جاتا ہے کیونکہ علم کو ندا کثرت سے دی جاتی ہے، لیکن عام نکرہ ہے اس کے تو منادیٰ ہونے کا پتہ ہی تب چلتا ہے جب اس کے ساتھ کوئی حرفِ ندا آ جائے، يَا رَجُلُ یا يَا رَجُلًا اس یا نے بتایا کہ یہ منادیٰ ہے، اگر کوئی حرفِ ندا ہی ساتھ نہیں ہوگا آپ رَجُلُ یا رَجُلًا کہہ بھی دیں گے سننے والوں کو پتہ نہیں چلے گا کہ یہاں حرفِ ندا محذوف ہے لہٰذا ان سے حرفِ ندا کا حذف جائز نہیں۔
اور اسی طرح اسمِ اشارہ جو ہے يَا هٰذَا اب اس سے آپ یا کو حذف کرنا چاہتے ہیں؟ نہیں بھئی، اس سے بھی حذف نہیں کر سکتے اس لیے کیونکہ اس کے اندر بھی پتہ نہیں چلے گا کہ یہ منادیٰ ہے۔ يَا هٰذَا بھئی میں یا کو گرا دیتا ہوں هٰذَا، کچھ آپ کو پتہ چلا یہ منادیٰ ہے؟ نہیں پتہ چلے گا بھئی، تو اسمِ اشارہ بھی نہ ہو۔ نیز مستغاث اور مندوب بھی نہ ہو، جس سے آپ حرفِ ندا حذف کرنا چاہتے ہیں وہ اسمِ جنس بھی نہیں ہونا چاہیے، وہ اسمِ اشارہ بھی نہیں ہونا چاہیے اور مستغاث اور مندوب بھی نہیں ہونا چاہیے۔ بھئی کیوں؟ وجہ یہ کہ مستغاث اور مندوب میں تو اکثر آواز کو لمبا کرنا مقصود ہوتا ہے، آخر میں الف ملایا جاتا ہے اور حذف تو اس کے خلاف ہو جائے گا بھئی، حذف سے تو لفظ اور مختصر ہو جائے گا بھئی۔
تو کہتے ہیں، پھر دیکھیے ترجمہ، تو کہتے ہیں وَيَجُوْزُ حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ إِلَّا مَعَ اسْمِ الْجِنْسِ اور جائز ہے حرفِ ندا کو حذف کرنا مگر اسمِ جنس کے ساتھ یعنی اس میں جائز نہیں، وَالْإِشَارَةِ اور اسمِ اشارہ میں بھی جائز نہیں، وَالْمُسْتَغَاثِ وَالْمَنْدُوْبِ اور مستغاث اور مندوب میں بھی جائز نہیں۔ نَحْوُ يُوْسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا، أَيْ يَا يُوْسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا اے یوسف اس سے اعراض کرو، اے یوسف اس سے اعراض کرو، اب یہاں پر یا حرفِ ندا محذوف ہے اور اس کے لیے قرینہ بھی چاہیے، قرینہ کیا ہے؟ کہتے ہیں قرینہ کہ یہ مقامِ خطاب ہے، خطاب کیا جا رہا ہے دیکھو آگے امر آ رہا ہے أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا اس سے اعراض کرو، دیکھو خطاب کیا جا رہا ہے معلوم ہوا يُوْسُفُ بھی کیا ہے؟ منادیٰ ہی ہے اس سے خطاب کیا جا رہا ہے تو یہ مقامِ خطاب ہے۔ توجہ ہے؟ مقامِ خطاب کا پتہ کس سے چلا؟ یہ جو آگے أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا حکم دیا جا رہا ہے ان کو۔
آگے دیکھیے وَأَيُّهَا الرَّجُلُ اور أَيُّهَا الرَّجُلُ اس سے بھی یا کا حذف جائز ہے۔ بھئی اس میں کیسے پتہ چلے گا قرینہ بھی چاہیے؟ کہتے ہیں بھئی اس لیے کہ أَيُّهَا اور أَيَّتُهَا بغیر ندا کے اس طرح نہیں آتے بھئی، أَيُّهَا الرَّجُلُ بغیر ندا کے نہیں آتا بھئی، تو یہاں یہ أَيُّهَا الرَّجُلُ یہ أَيُّهَا کے بعد معرف باللام وغیرہ آ رہے ہیں اسی سے پتہ چل جائے گا کہ یہ منادیٰ ہے۔ تو کہتے ہیں أَيُّهَا الرَّجُلُ، أَوْ أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ یا أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ۔ اس میں یاد رکھو أَيُّهَا الرَّجُلُ سے حرفِ ندا کا حذف جائز ہے اور میں نے آپ کو ترکیب بتلائی تھی يَا أَيُّهَا الرَّجُلُ کیا ترکیب تھی؟ يَا حرفِ ندا قائم مقام أَدْعُوْ فعل کے، أَيُّ مبنی علی الضم یہ ہے موصوف اور هَا حرفِ تنبیہ اور اَلرَّجُلُ اس کی صفت۔ تو أَيُّهَا اور أَيَّتُهَا سے حرفِ ندا کا حذف تب جائز ہے جب اس کی صفت معرف باللام آئے۔ توجہ ہے؟ أَيُّهَا اور أَيَّتُهَا سے حرفِ ندا کا حذف کب جائز ہے؟ جب اس کی صفت آگے معرف باللام آئے، يَا أَيُّهَا الرَّجُلُ، أَيُّ موصوف اور آگے اَلرَّجُلُ معرف باللام اس کی صفت آ رہی ہے لہٰذا آپ یہاں سے یا حذف کر سکتے ہیں يَا أَيُّ، یا گرا دیں أَيُّهَا الرَّجُلُ۔ اور اگر اس کی صفت معرف باللام نہیں ہے تو پھر کم از کم اس کی آگے جو صفت آئے اس صفت کی صفت معرف باللام آنی چاہیے، جیسے يَا أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ۔ توجہ سے سنو، ترکیب سنو يَا أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ: يَا حرفِ ندا قائم مقام أَدْعُوْ فعل کے، أَيُّ مبنی علی الضم ہے یہ منصوب محلاً ہے منادیٰ ہے، أَيُّ موصوف، آگے ذَا پھر موصوف ہے اور اَلرَّجُلُ اس ذَا کی صفت ہے اور پھر وہ ذَا جو ہے اپنی صفت کے ساتھ مل کر پھر یہ صفت بنے گا أَيُّ کی۔ توجہ ہے؟ أَيُّ موصوف پھر آگے ذَا اس کی صفت ہے، أَيُّ ہے موصوف آگے ذَا اس کی صفت ہے لیکن اس ذَا کی پھر آگے صفت کیا ہے؟ اَلرَّجُلُ ہے، کیا ہے؟ اَلرَّجُلُ ہے۔
یہ ذرا کتاب پہ نظر رکھیں، أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ عبارت مل گئی متن متن؟ اس میں أَيُّ کیا ہے؟ موصوف اور آگے ذَا اس کی صفت ہے لیکن ذَا خود بھی موصوف ہے اور اَلرَّجُلُ اس کی صفت ہے۔ تو أَيُّ موصوف، ذَا اس کی صفت ہے لیکن ذَا خود بھی موصوف ہے اور اَلرَّجُلُ اس کی صفت ہے۔ توجہ ہے؟ تو ادھر دیکھیے میں نے بتایا أَيُّ کو جب ندا کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس سے حرفِ ندا کا حذف تب جائز ہے جب اس أَيُّ کی صفت آگے معرف باللام آئے أَيُّهَا الرَّجُلُ دیکھو أَيُّ کی صفت کیا آ گئی اَلرَّجُلُ معرف باللام، یا اس کی صفت اگر معرف باللام نہیں ہے تو پھر کم از کم اس کی ایسی صفت آئے جو خود آگے پھر موصوف ہو رہی ہو کس کے ساتھ؟ معرف باللام، جیسے أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ۔ أَيُّ کی صفت تو ذَا ہے اور ذَا تو معرف باللام نہیں لیکن ذَا آگے خود موصوف ہے کس کے لیے؟ معرف باللام کے لیے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ لہٰذا أَيُّهَا الرَّجُلُ بھی کہہ سکتے ہیں یا کو حذف کر لیں، أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ بھی کہہ سکتے ہیں یا کو حذف کر لیں۔ لیکن آپ کہتے ہیں يَا أَيُّهٰذَا اب اس میں سے آپ یا حذف کرنا چاہتے ہیں، نہیں کر سکتے، کیوں؟ کیونکہ أَيُّ کی صفت نہ آگے معرف باللام ہے اور نہ کوئی ایسی صفت ہے جو خود موصوف ہو رہی ہو کس کے ساتھ؟ معرف باللام، یعنی آگے کوئی معرف باللام نہیں۔ معرف باللام آگے ہوگا تو پھر حرفِ ندا کا حذف جائز ہے ویسے جائز نہیں بھئی۔ بات بھی سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ تو حاصلِ کلام کیا؟ کہ أَيُّ سے حرفِ ندا حذف کر سکتے ہیں بشرطیکہ أَيُّ کی صفت معرف باللام ہو یا أَيُّ خود موصوف ہو رہا ہو ایسی صفت کے ساتھ کہ وہ صفت موصوف ہو رہی ہے معرف باللام کے ساتھ بھئی۔ تو کہتے ہیں نَحْوُ يُوْسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا وَأَيُّهَا الرَّجُلُ أَوْ أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ۔
جی اب دیکھیے اس سارے کو شرح کے ساتھ، کہتے ہیں وَيَجُوْزُ لِقِيَامِ قَرِيْنَةٍ اور جائز ہے لِقِيَامِ قَرِيْنَةٍ أَيْ وَقْتَ قِيَامِ قَرِيْنَةٍ یہ لام کس معنی میں ہے؟ وقت کے معنی میں ہے یہ بات پہلے گزر چکی ہے بھئی، اور جائز ہے قرینہ قائم ہوتے وقت حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ حرفِ ندا کو حذف کرنا إِلَّا إِذَا كَانَ مُقَارِنًا مَّعَ اسْمِ الْجِنْسِ مگر یہ کہ وہ حرفِ ندا ملا ہوا ہو اسمِ جنس کے ساتھ، بھئی اسمِ جنس سے کیا مراد ہے؟ کہتے ہیں وَيَعْنِيْ بِهِ مَا كَانَ نَكِرَةً قَبْلَ النِّدَاءِ اور ارادہ کیا اس کے ذریعے صاحبِ کافیہ نے وہ جو نکرہ ہو ندا سے پہلے، سَوَاءٌ تَعَرَّفَ بِالنِّدَاءِ برابر ہے کہ وہ معرفہ بن جائے ندا کی وجہ سے كَيَا رَجُلُ، أَوْ لَمْ يَتَعَرَّفْ یا وہ معرفہ نہ بنے مِثْلُ يَا رَجُلًا۔ لِأَنَّ نِدَاءَهُ لَمْ يَكْثُرْ بھئی یہ جو اسمِ جنس ہے اس سے حرفِ ندا کو کیوں نہیں حذف کر سکتے؟ اب وہ وجہ ذکر کر رہے ہیں، لِأَنَّ نِدَاءَهُ لَمْ يَكْثُرْ كَثْرَةَ نِدَاءِ الْعَلَمِ اس لیے کیونکہ یہ جو اسمِ جنس ہے اس کی ندا اتنی کثیر نہیں ہے جتنی کہ علم کی ندا کثیر ہوتی ہے، فَلَوْ حُذِفَ مِنْهُ حَرْفُ النِّدَاءِ اگر اس سے حرفِ ندا کو حذف کر لیا جائے یعنی اسمِ جنس سے، تو لَمْ يَسْبِقِ الذِّهْنُ إِلٰى أَنَّهُ مُنَادًى تو ذہن اس بات کی طرف سبقت نہیں کرے گا کہ یہ منادیٰ ہے، ذہن اس بات کی طرف نہیں جائے گا کہ یہ منادیٰ ہے۔
وَالْإِشَارَةِ اور وہ حرفِ ندا اسمِ اشارہ کے ساتھ بھی ملا ہوا نہ ہو۔ دیکھو وَالْإِشَارَةِ اس کا عطف کس پر ہے؟ اس کا عطف ہے اَلْجِنْسِ پر بھئی، تو اَلْجِنْسِ کو اٹھائیں اور اَلْإِشَارَةِ وہاں رکھیں تو عبارت کیا بن گئی؟ إِلَّا مَعَ اسْمِ الْإِشَارَةِ تو صاحبِ جامی یہی بتلا رہے ہیں آگے أَيْ وَإِلَّا مَعَ اسْمِ الْإِشَارَةِ اور نہ یہ کہ وہ حرفِ ندا اسمِ اشارہ کے ساتھ ہو یعنی اس وقت بھی پھر حذف نہیں کر سکتے، لِأَنَّهُ كَاسْمِ الْجِنْسِ اس لیے کیونکہ اسمِ اشارہ بھی اسمِ جنس کی طرح ہے فِي الْإِبْهَامِ کس کے اندر؟ ابہام میں، مبہم ہونے میں۔ بھئی اسمِ اشارہ جب تک مشار الیہ ساتھ نہیں آئے گا پتہ نہیں چلے گا کہ اسمِ اشارہ سے کیا مراد ہے۔ مثلاً هٰذَا ہے، هٰذَا اس کے ذریعے تو میں کتاب کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہوں، میں اس کے ذریعے قلم کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہوں۔ مثلاً میں کتاب کی طرف اشارہ کرتا ہوں هٰذَا، آپ سمجھ گئے هٰذَا سے کیا مراد ہے؟ کتاب۔ اب میں قلم کی طرف اشارہ کرتا ہوں هٰذَا، آپ سمجھ گئے کیا مراد ہے؟ قلم۔ تو هٰذَا جو ہے یہ جو اسمِ اشارہ ہے اس کے لیے آگے مشار الیہ چاہیے، اور وہ مشار الیہ کبھی ہاتھ وغیرہ کے ساتھ اشارہ کیا جائے گا اور کبھی لفظوں میں ذکر کرتے ہیں هٰذَا الْكِتَابُ، هٰذَا الْقَلَمُ، تو لفظوں کے اندر مشار الیہ ہونا چاہیے یا اس کی طرف کوئی اشارہ حسیہ ہونا چاہیے ورنہ تو اسمِ اشارہ کا پتہ نہیں چلے گا کہ اس سے کیا مراد ہے تو اسمِ اشارہ کے اندر ابہام ہے۔ تو اسمِ اشارہ کے اندر ابہام ہے جیسے اسمِ جنس میں ابہام تھا، رَجُلٌ میں نے کہا رَجُلٌ کیا معنی؟ کوئی ایک آدمی، کوئی آپ کو پتہ چلا کون سا والا آدمی؟ نہیں، تو جیسے اسمِ جنس میں ابہام تھا اسی طرح اسمِ اشارہ میں بھی ابہام ہے اس کے لیے مشار الیہ ضرور چاہیے۔ اور اسمِ جنس سے تو یا حرفِ ندا حذف نہیں کر سکتے تھے تو اسمِ اشارہ جب اس کی طرح ہے تو اس سے بھی حرفِ ندا کو حذف نہیں کر سکتے۔ یہ معنی ہے لِأَنَّهُ كَاسْمِ الْجِنْسِ فِي الْإِبْهَامِ اس لیے کیونکہ اسمِ اشارہ جو ہے اسمِ جنس کی طرح ہے ابہام کے اندر۔
وَالْمُسْتَغَاثِ وَالْمَنْدُوْبِ اور اسی طرح مستغاث اور مندوب بھی نہ ہو یعنی اس کے ساتھ بھی وہ حرفِ ندا نہ ملا ہوا ہو ورنہ اس کا حذف جائز نہیں ہوگا، لِأَنَّ الْمَطْلُوْبَ فِيْهِمَا مَدُّ الصَّوْتِ وَتَطْوِيْلُ الْكَلَامِ اس لیے کیونکہ مستغاث اور مندوب جو ہیں ان کے اندر جو مطلوب ہوتا ہے وہ مَدُّ الصَّوْتِ وَتَطْوِيْلُ الْكَلَامِ وہ آواز کو لمبا کرنا اور کلام کو لمبا کرنا، وَالْحَذْفُ يُنَافِيْهِ اور حذف تو اس کے منافی ہے۔
فَبَقِيَ عَلٰى هٰذَا مِنَ الْمَعَارِفِ تو باقی رہ گئے بنا بر اس کے معرفہ میں سے، باقی رہ گئے بنا بر اس کے... بھئی دیکھیے بات چل رہی ہے حرفِ ندا کو کبھی کبھار حذف کر لیا جاتا ہے، لیکن آپ کو انہوں نے بتایا کہ وہ اسمِ جنس بھی نہیں ہونا چاہیے جس سے آپ یا حذف کرنا چاہتے ہیں، اور اسمِ اشارہ بھی نہیں ہونا چاہیے، اور مندوب اور مستغاث بھی نہیں ہونا چاہیے۔ اب باقی جو معرفہ رہ گئے ان سے یا کا حذف جائز ہے اب صاحبِ جامی آپ کو بتائیں گے۔ باقی جو معرفہ رہ گئے آپ نے پڑھا ہے معرفہ کی سات قسمیں ہیں، کون کون سی؟ تمام ضمیریں ہیں، اسماءِ اشارہ، اسماءِ موصولہ ہیں، علم ہے، معرف باللام ہے، ان پانچ میں سے کسی ایک کی طرف کوئی مضاف ہو جائے اور ایک معرفہ بنداء، معرفہ بنداء۔ معرفہ بنداء تو نکل گیا کیونکہ ابھی بتایا يَا رَجُلُ وغیرہ نکل گئے ان سے یا کو حذف نہیں کر سکتے۔ باقی کتنے معرفہ رہ گئے؟ چھ، ان میں سے اسمِ اشارہ کو بھی نکال دیا باقی کتنے رہ گئے؟ پانچ، ان سے آپ حرفِ ندا کو حذف کر سکتے ہیں اب وہ ذکر کریں گے سارے۔
تو کہتے ہیں فَبَقِيَ عَلٰى هٰذَا مِنَ الْمَعَارِفِ الَّتِيْ يَجُوْزُ فِيْهَا حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ تو باقی رہ گئے بنا بر اس کے وہ جو معرفہ جن کے اندر حرفِ ندا کا حذف جائز ہے ان میں باقی رہ گئے، کیا باقی رہے؟ اَلْعَلَمُ علم باقی رہ گیا، آگے ایک ایک کو گنوائیں گے اور مثالیں بھی دیں گے۔ سَوَاءٌ كَانَ مَعَ بَدَلٍ عَنْ حَرْفِ النِّدَاءِ كَلَفْظَةِ اللهِ فَإِنَّهُ لَا يُحْذَفُ مِنْهُ إِلَّا مَعَ إِبْدَالِ الْمِيْمِ الْمُشَدَّدَةِ مِنْهُ یہ ایک اعتراض کا جواب دینا چاہتے ہیں صاحبِ جامی، اعتراض یہ ہوتا ہے آپ نے ہمیں کیا کہا کہ حرفِ ندا کو اسمِ جنس سے بھی حذف نہیں کر سکتے، اسمِ اشارہ سے بھی حذف نہیں کر سکتے، مستغاث اور مندوب سے بھی حذف نہیں کر سکتے، حالانکہ لفظِ اللہ سے بھی حرفِ ندا کو حذف نہیں کر سکتے آپ نے لفظِ اللہ کو ذکر نہیں فرمایا۔ تو صاحبِ جامی بتلائیں گے کہ باقی عام اسم جو ہیں، باقی عام علم جو ہیں ان سے حرفِ ندا کو ویسے ہی حذف کر لیتے ہیں کوئی عوض نہیں لاتے، يَا زَيْدُ اس کے بجائے آپ کیا کہہ دیتے ہیں زَيْدُ، وہ جو یا حذف کی اس کا کوئی عوض نہیں لائے، لیکن لفظِ اللہ کے اندر حرفِ ندا کو حذف تو کرتے ہیں لیکن اس کا عوض بھی پھر لے کر آتے ہیں، چنانچہ لفظِ اللہ کے آخر میں پھر میمِ مشدد لے آتے ہیں، تو پہلے کیا تھا؟ يَا اَللهُ، اب یا کو گرایا اور آخر میں میمِ مشدد لے آئے اَللّٰهُمَّ، اَللّٰهُمَّ، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو یہ میمِ مشدد کس کا عوض ہے؟ وہ جو یا حذف ہوئی ہے۔ تو صاحبِ جامی بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ بھئی لفظِ اللہ سے بھی حرفِ ندا گر جاتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ عام اسم میں بدل نہیں لاتے اور اس میں بدل لے آتے ہیں، بات سمجھ بھی آئی کہ نہیں؟ انہوں نے کہا تھا نا کہ لفظِ اللہ سے بھی حرفِ ندا کو حذف نہیں کر سکتے اس کو آپ نے شمار نہیں کیا، تو بتلایا کہ نہیں بھئی اس سے بھی گرتا ہے بس فرق یہ ہے کہ وہاں پھر عوض لے آتے ہیں بھئی۔
تو کہتے ہیں فَبَقِيَ عَلٰى هٰذَا مِنَ الْمَعَارِفِ الَّتِيْ يَجُوْزُ فِيْهَا حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ تو باقی رہ گئے بنا بر اس کے وہ جو معرفہ جن کے اندر حرفِ ندا کا حذف جائز ہے ان میں باقی رہ گئے، کیا باقی رہے؟ اَلْعَلَمُ علم باقی رہا، سَوَاءٌ كَانَ مَعَ بَدَلٍ عَنْ حَرْفِ النِّدَاءِ برابر ہے کہ وہ بدل کے ساتھ آئے حرفِ ندا سے یعنی برابر ہے کہ اس کے ساتھ بدل ہو حرفِ ندا سے، حرفِ ندا سے کوئی بدل آئے كَلَفْظَةِ اللهِ جیسے کہ لفظِ اللہ، فَإِنَّهُ لَا يُحْذَفُ مِنْهُ إِلَّا مَعَ إِبْدَالِ الْمِيْمِ الْمُشَدَّدَةِ مِنْهُ اس لیے کیونکہ اس سے حرفِ ندا کو حذف نہیں کیا جاتا مگر ساتھ اس کے کہ اس کو میمِ مشددہ کے ساتھ بدل دیا جاتا ہے، نَحْوُ اللّٰهُمَّ جیسے اَللّٰهُمَّ، أَوْ بِغَيْرِ بَدَلٍ یا وہ علم بغیر بدل کے آئے یعنی عام علم میں تو بدل نہیں لاتے لیکن لفظِ اللہ میں بدل لاتے ہیں لیکن حذف اس سے بھی حرفِ ندا ہو جاتا ہے، نَحْوُ يُوْسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هٰذَا أَيْ يَا يُوْسُفُ دیکھو یہاں یا حرفِ ندا محذوف ہے۔
وَلَفْظَةُ أَيٍّ اور أَيٌّ کا لفظ بھی رہ گیا، ابھی بتایا أَيُّهَا الرَّجُلُ یہاں یا کیا ہے؟ محذوف ہے۔ تو کہتے ہیں وَلَفْظَةُ أَيٍّ اور أَيُّ کا لفظ بھی باقی رہ گیا أَيْ إِذَا وُصِفَ بِذِي اللَّامِ جب اس أَيُّ کو موصوف کیا جائے کس کے ساتھ؟ ذو اللام کے ساتھ یعنی معرف باللام کے ساتھ، نَحْوُ أَيُّهَا الرَّجُلُ أَيْ يَا أَيُّهَا الرَّجُلُ دیکھو بتلایا یہاں یا محذوف ہے، أَوْ بِالْمَوْصُوْفِ بِذِي اللَّامِ یا وہ أَيُّ اس کو موصوف کیا جائے، اوپر عبارت کو جوڑیں بھئی إِذَا وُصِفَ بِذِي اللَّامِ تو بِذِي اللَّامِ کو ہٹائیں إِذَا وُصِفَ جب أَيُّ کو موصوف کیا جائے بِالْمَوْصُوْفِ بِذِي اللَّامِ کس کے ساتھ؟ موصوف بذی اللام کے ساتھ یعنی أَيُّ کی جو صفت آ رہی ہے وہ خود موصوف ہے ذو اللام کے ساتھ بھئی، نَحْوُ أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ أَيْ يَا أَيُّهٰذَا الرَّجُلُ یعنی یہاں بھی یا حرفِ ندا محذوف ہے۔ فَلَا يَجُوْزُ الْحَذْفُ مِنْ أَيُّهٰذَا لہٰذا أَيُّهٰذَا سے حذف جائز نہیں مِنْ غَيْرِ أَنْ يُّتَّصَفَ هٰذَا بِذِي اللَّامِ بغیر اس کے کہ موصوف ہو یہ والا هٰذَا ذو اللام کے ساتھ، اس هٰذَا کی صفت معرف باللام آئے گا یہ أَيُّهٰذَا اس کے آگے کوئی معرف باللام آئے گا تو پھر ہی اس سے یا حرفِ ندا کا حذف جائز ہے ویسے جائز نہیں۔
جی اسی طرح وَالْمُضَافُ إِلٰى أَيِّ مَعْرِفَةٍ كَانَتْ، دیکھو وہ معرفہ گنواتے جا رہے ہیں، علم کو بھی گنوا دیا، أَيُّ جو تھا وہ اس کو بھی گنوا دیا، اور آگے وَالْمُضَافُ إِلٰى أَيِّ مَعْرِفَةٍ كَانَتْ یا وہ منادیٰ جو مضاف ہو کسی بھی معرفہ کی طرف نَحْوُ غُلَامَ زَيْدٍ افْعَلْ كَذَا، أَيْ يَا غُلَامَ زَيْدٍ افْعَلْ كَذَا دیکھو یہاں بھی یا حذف ہے، اے زید کے غلام ایسا کرو، تو معرفہ کی طرف جو مضاف ہو منادیٰ اس سے بھی یا حرفِ ندا کا حذف جائز ہے۔
وَالْمَوْصُوْلَاتُ اور اسماءِ موصولہ بھی باقی رہ گئے ان سے بھی جائز ہے، نَحْوُ مَنْ لَّا يَزَالُ مُحْسِنًا أَحْسِنْ إِلَيَّ ایک آدمی دوسرے کو کہتا ہے مَنْ لَّا يَزَالُ مُحْسِنًا وہ جو ہمیشہ احسان کرنے والا ہے أَحْسِنْ إِلَيَّ میرے ساتھ بھی احسان کرو، اصل میں کیا تھا يَا مَنْ، يَا مَنْ لَّا يَزَالُ مُحْسِنًا اے وہ آدمی جو ہمیشہ احسان کرتے ہو أَحْسِنْ إِلَيَّ میرے ساتھ بھی احسان کرو تو یہاں سے یا کو حذف کر لیا یہ مَنْ اسمِ موصول سے۔
وَأَمَّا الْمُضْمَرَاتُ اور باقی جو ضمیریں ہیں فَشَذَّ نِدَاؤُهَا تو ان کی ندا شاذ ہے نَحْوُ يَا أَنْتَ وَيَا إِيَّاكَ۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں وَأَمَّا الْمُضْمَرَاتُ فَشَذَّ نِدَاؤُهَا تو باقی ضمیریں جو ہیں ان کی ندا شاذ ہے نَحْوُ يَا أَنْتَ وَيَا إِيَّاكَ۔ توجہ ہے؟ يَا أَنْتَ یہ ضمیرِ مرفوع لے آئے وَيَا إِيَّاكَ ضمیرِ منصوب لے آئے کیونکہ منادیٰ منصوب ہوتا ہے تو دونوں طرح ندا آئی ہے کلامِ عرب میں لیکن شاذ ہے بھئی۔
متن متن آگے دیکھیے: وَشَذَّ فِي أَصْبِحْ لَيْلُ وَافْتَدِ مَخْنُوْقُ وَأَطْرِقْ كَرَا، اور شاذ ہے أَصْبِحْ لَيْلُ، اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ اور أَطْرِقْ كَرَا۔ ان کے اندر دیکھو اسمِ جنس ہے اور اس سے حرفِ ندا کو حذف کیا گیا۔ انہوں نے حالانکہ بتایا تھا کہ اسمِ جنس سے حرفِ ندا کا حذف جائز نہیں اور اسمِ جنس کسے کہتے ہیں؟ وہ جو ندا سے پہلے نکرہ ہو۔ تو أَصْبِحْ لَيْلُ اصل میں ہے أَصْبِحْ يَا لَيْلُ، یا کو یہاں حذف کر لیا گیا اور لَيْل معرفہ ہے نکرہ ہے؟ لَيْل نکرہ ہے بھئی لَيْل نکرہ ہے تو دیکھو یہ اسمِ جنس ہے بھئی لیکن اس سے حرفِ ندا کو حذف کر لیا گیا۔ اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ اصل میں ہے اِفْتَدِ يَا مَخْنُوْقُ، خَنَقَ يَخْنُقُ کا معنی ہے کسی کا گلا دبانا تو مَخْنُوْق جس کا گلا گھونٹا گیا ہے گلا دبایا گیا ہے، تو اِفْتَدِ يَا مَخْنُوْقُ فدیہ دے کر جان چھڑاؤ يَا مَخْنُوْقُ اے گلا گھونٹے ہوئے، تو دیکھو یہ مَخْنُوْق یہ نکرہ ہے اور اس سے یا حرفِ ندا کو کیا کر لیا گیا؟ حذف، تو اسمِ جنس سے یا کا حذف لازم آیا۔ اسی طرح أَطْرِقْ كَرَا، أَطْرَقَ يُطْرِقُ کا معنی ہے سر جھکانا، أَطْرِقْ كَرَا، كَرَا یہ كَرَوَان تھا اصل میں، كَرَوَان ایک خوبصورت پرندہ ہے اس کو اردو میں سرخاب کہتے ہیں، سرخاب کہتے ہیں، اور اس کو ندا دی جاتی ہے أَطْرِقْ كَرَا اصل میں کیا تھا؟ أَطْرِقْ يَا كَرَا پھر یا کو حذف کر لیا گیا اور كَرَا وہی كَرَوَان ہے بھئی اور یہ اسمِ جنس ہے كَرَوَان سے کوئی خاص پرندہ مراد ہے؟ نہیں یہ نکرہ ہے بھئی۔ تو یہ مثالیں جو ہیں ان کے اندر نکرہ سے یعنی اسمِ جنس سے حرفِ ندا کو حذف کر لیا گیا اور یہ سب شاذ ہیں، یہ کیا ہیں؟ شاذ ہیں۔ دیکھیے بھئی متن متن کہتے ہیں وَشَذَّ أَصْبِحْ لَيْلُ وَافْتَدِ مَخْنُوْقُ وَأَطْرِقْ كَرَا اور شاذ ہیں أَصْبِحْ لَيْلُ یہ بھی شاذ ہے، وَافْتَدِ مَخْنُوْقُ یہ بھی شاذ ہے، وَأَطْرِقْ كَرَا اور أَطْرِقْ كَرَا یہ بھی شاذ ہیں بھئی۔
اب شرح کے ساتھ اس کو دیکھیے، کہتے ہیں وَشَذَّ حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ مِنَ اسْمِ الْجِنْسِ اور شاذ ہے حرفِ ندا کا حذف کرنا اسمِ جنس سے فِيْ أَصْبِحْ لَيْلُ اس کے اندر، أَصْبِحْ لَيْلُ کے اندر، أَيْ صِرْ صُبْحًا يَا لَيْلُ یعنی صبح ہو جا يَا لَيْلُ اے رات، اے رات صبح ہو جا، حُذِفَ حَرْفُ النِّدَاءِ مِنَ اللَّيْلِ حرفِ ندا کو لَيْل سے حذف کر لیا گیا مَعَ أَنَّهُ اسْمُ جِنْسٍ شُذُوْذًا باوجود کہ یہ اسمِ جنس ہے شُذُوْذًا یعنی ایسا حذف ہے جو شاذ ہے بھئی۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟
بھئی یہ دراصل یہ سب ضرب المثل ہیں، ضرب المثل۔ أَصْبِحْ لَيْلُ یہ امرؤ القیس کی بیوی نے کہا تھا، امرؤ القیس عرب کا بہت بڑا شاعر گزرا ہے تو یہ اس کی بیوی نے کہا تھا، کہیں رات کا وقت تھا اور کسی امرؤ القیس کی عادتوں باتوں یا کسی وجہ سے وہ اس سے تنگ آ گئی کہ یہ کیسا آدمی ہے اور رات کا وقت ہے اب اس سے جان چھڑانے کی بھی کوئی صورت نہیں ہے کسی طرح صبح ہو جائے اور میں اس سے طلاق لوں اور اس سے اپنی جان ہمیشہ کے لیے چھڑا لوں۔ تو اب وہ تکلیف میں تھی غم میں مبتلا تھی بھئی اور تو اس وقت اس نے کہا تھا أَصْبِحْ لَيْلُ اے رات صبح ہو جا، تو یہ ضرب المثل بن گیا جب کوئی شخص کسی چیز کو شدت سے طلب کر رہا ہو اور غم کے اندر مبتلا ہو تو اس وقت کہتے ہیں أَصْبِحْ لَيْلُ۔ بھئی کوئی بھی آدمی کسی تکلیف میں مبتلا ہے غم میں مصیبت میں اور ایک چیز کو طلب کر رہا ہے اور وہ اسے مل نہیں رہی تو اس وقت وہ کیا کہتا ہے؟ أَصْبِحْ لَيْلُ صبح ہو جا اے رات صبح ہو جا تاکہ کسی طرح میری مطلوبہ چیز مجھے مل جائے، تو یہ ضرب المثل بن گیا عربی زبان کے اندر۔
اسی طرح اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ یہ بھئی کوئی شخص سویا ہوا تھا اور تو رات کو کوئی چور آیا اور آ کر اس کے سینے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور اس کا گلا دبا دیا اور گلا دبا کر اس کو کہنے لگا اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ، گلا گھونٹے ہوئے فدیہ دے کر اپنی جان چھڑاؤ یعنی کوئی مال وغیرہ مجھے دو تو پھر میں تمہیں چھوڑوں گا ورنہ تو میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا بھئی۔ تو یہ ضرب المثل بن گئی اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ، جب بھی کوئی شخص کسی مصیبت میں گرفتار ہو اور مال وغیرہ نہیں خرچ کر رہا تو اس وقت لوگ کہتے ہیں اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ اے گلا گھونٹے ہوئے فدیہ دے کر اپنی جان چھڑاؤ بھئی کچھ مال خرچ کرو بھئی۔
اسی طرح أَطْرِقْ كَرَا، أَطْرِقْ كَرَا جو ہے یہ کہتے ہیں یہ منتر کی طرح اثر کرتا تھا، یہ لوگ سرخاب کو شکار کرنے جاتے تھے خوبصورت پرندہ تھا اس کو شکار کرتے تھے تو وہاں کہتے تھے أَطْرِقْ كَرَا أَطْرِقْ كَرَا إِنَّ النَّعَامَةَ فِي الْقُرٰى کہ گردن جھکا دے اے سرخاب، گردن جھکا دے اے سرخاب إِنَّ النَّعَامَةَ فِي الْقُرٰى بیشک شتر مرغ بھی بستی میں ہے، شتر مرغ بھی بستی میں ہے، کہتے ہیں یہ جو کَرَوَان ہے سرخاب یہ شتر مرغ سے بڑا ڈرتا ہے، اس کو دیکھتے ہی سر جھکا دیتا ہے زمین کے ساتھ لگا دیتا ہے۔ تو لوگوں نے بس اپنے سے جیسے دیہات کے لوگ ہوتے ہیں انہوں نے ایک بات بنا لی کہ وہاں جا کر یہ کہتے تھے، کہتے ہیں ہم یوں کہتے ہیں أَطْرِقْ كَرَا أَطْرِقْ كَرَا إِنَّ النَّعَامَةَ فِي الْقُرٰى، سرخاب گردن جھکا دے سرخاب گردن جھکا دے کیونکہ شتر مرغ بھی شہر میں ہے، یعنی شتر مرغ جو اتنا بڑا ہے جس سے تو ڈرتا ہے اس کو ہم نے شکار کر لیا ہے اور شہر پہنچا دیا ہے، تو تو چھوٹی سی چیز ہے اب تو بھی شکار ہو جا اور ہمارے ہاتھ آ جا۔ اس کے شکار کے لیے جاتے تھے نا رات کے وقت، یہ رات کو سوتا نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں یہ آواز سن کر یہ اپنا سر جھکا دیتا ہے تو آرام سے جا کر اس پر چادر وغیرہ ڈالتے ہیں اور اس کو شکار کر لیتے ہیں۔ ویسے دیہات والوں کی باتیں ہیں، ہو سکتا ہے کچھ اثر بھی پڑتا ہو، أَطْرِقْ كَرَا أَطْرِقْ كَرَا دیکھو لفظوں میں کچھ روانی ہے، تو الفاظ کی روانی سے شاید کچھ اثر بھی پڑتا ہو أَطْرِقْ كَرَا أَطْرِقْ كَرَا إِنَّ النَّعَامَةَ فِي الْقُرٰى۔ اب اس کو کیا پتہ ہے کہ عربی زبان میں ان لفظوں کا کیا معنیٰ ہے؟ تو بہرحال وہ کہتے تھے جی ہم یہ منتر پڑھتے ہیں تو یہ سر جھکا دیتا ہے ہم آرام سے اس کو پکڑ لیتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
جی پھر دیکھیے بھئی: فِيْ أَصْبِحْ لَيْلُ، أَصْبِحْ لَيْلُ کے اندر، أَيْ صِرْ صُبْحًا يَا لَيْلُ یعنی صبح ہو جا اے رات، حُذِفَ حَرْفُ النِّدَاءِ مِنَ اللَّيْلِ مَعَ أَنَّهُ اسْمُ جِنْسٍ شُذُوْذًا حرفِ ندا کو حذف کر لیا گیا لَيْل سے باوجود اس کے کہ یہ اسمِ جنس ہے، شُذُوْذًا أَيْ حَذْفًا، حَذْفًا شَاذًّا۔ تو حَذْفًا شَاذًّا کو درمیان میں لے آئیں حُذِفَ حَرْفُ النِّدَاءِ حرفِ ندا کو شاذ طور پر حذف کر لیا گیا لَيْل سے باوجود اس کے کہ یہ اسمِ جنس ہے۔ قَالَتْهُ امْرَأَةُ امْرِئِ الْقَيْسِ یہ امرؤ القیس کی بیوی نے کہا تھا حِيْنَ كَرِهَتْهُ جب اس نے اس کو ناپسند کیا تھا۔
وَفِي افْتَدِ مَخْنُوْقُ، بھئی اِفْتَدِ یہ ہمزہ وصلی ہے لیکن یہاں لفظ بول کر لفظ مراد ہیں اس لیے یہاں یہ نہیں گرے گا۔ کہتے ہیں وَفِي افْتَدِ مَخْنُوْقُ اور اسی طرح یہ شاذ ہے حرفِ ندا کا حذف کرنا اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ کے اندر، أَيْ يَا مَخْنُوْقُ دیکھا یہاں یا حرفِ ندا محذوف ہے، قَالَهُ شَخْصٌ یہ کہا تھا ایک ایسے شخص نے وَقَعَ فِي اللَّيْلِ جو واقع ہوا تھا رات کے وقت عَلٰى نَائِمٍ مُّسْتَلْقٍ ایک ایسے سونے والے پر مُسْتَلْقٍ جو چت لیٹا ہوا تھا۔ بھئی لیٹنا، کبھی انسان ایک پہلو پر لیٹتا ہے کبھی دوسرے پر اور کبھی سیدھا لیٹتا ہے، یہ جو سیدھا کمر لگا کر انسان لیٹتا ہے نا اس کو اردو میں کہتے ہیں چت لیٹنا، چت لیٹنا، یعنی کمر زمین پر لگی ہوئی ہے اور عربی میں اس کو کہتے ہیں اِسْتِلْقَاء بھئی۔ تو کوئی سیدھا چت لیٹا ہوا تھا تو چور آیا اس کے سینے پر چڑھ کر بیٹھ گیا اور گلا دبا دیا اور کہا کہ فدیہ دے کر اپنی جان چھڑاؤ ورنہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔ تو کہتے ہیں قَالَهُ شَخْصٌ وَقَعَ فِي اللَّيْلِ عَلٰى نَائِمٍ مُّسْتَلْقٍ، وَقَعَ کے کئی معانی آتے ہیں، وَقَعَ کا ایک معنیٰ ہے بیٹھنا، تو یہاں وَقَعَ کا معنیٰ بیٹھنا کے کریں گے۔ تو کہتے ہیں قَالَهُ شَخْصٌ وَقَعَ فِي اللَّيْلِ عَلٰى نَائِمٍ مُّسْتَلْقٍ یہ کہا تھا اس شخص نے جو بیٹھ گیا تھا رات کے وقت عَلٰى نَائِمٍ مُّسْتَلْقٍ چت سوئے ہوئے شخص پر یعنی اس کے سینے پر چڑھ کر بیٹھ گیا تھا، فَخَنَقَهُ تو اس نے اس کا گلا دبا دیا، وَقَالَ اور کہا اِفْتَدِ مَخْنُوْقُ کہ فدیہ دے کر جان چھڑاؤ اے گلا گھونٹے ہوئے، حُذِفَ حَرْفُ النِّدَاءِ عَنِ الْمَخْنُوْقِ مَعَ أَنَّهُ اسْمُ جِنْسٍ شُذُوْذًا تو حرفِ ندا کو شاذ طور پر حذف کر لیا گیا مَخْنُوْق سے باوجود اس کے کہ یہ اسمِ جنس ہے۔
وَفِيْ أَطْرِقْ كَرَا اور اسی طرح أَطْرِقْ كَرَا کے اندر حرفِ ندا کو شاذ طور پر حذف کر لیا گیا، أَيْ يَا كَرَوَانُ اصل میں کیا تھا؟ يَا كَرَوَانُ، پھر ترخیم کی گئی الف نون کو گرایا اور پھر واو کو کس سے بدلا؟ الف سے۔ تو کہتے ہیں وَفِيْهِ شُذُوْذَانِ صاحبِ جامی فرماتے ہیں اس أَطْرِقْ كَرَا کے اندر دو شاذ ہیں، اصل میں کیا تھا أَطْرِقْ يَا كَرَا تو اس میں دو شاذ ہیں: حَذْفُ حَرْفِ النِّدَاءِ مِنَ اسْمِ الْجِنْسِ ایک تو حرفِ ندا کو حذف کیا گیا ہے اسمِ جنس سے، وَتَرْخِيْمُ غَيْرِ الْعَلَمِ اور نیز ترخیم کی گئی ہے غیرِ علم میں، الف نون بھی گرایا گیا حالانکہ ترخیم کی وجودی شرط کیا تھی؟ کہ وہ ایسا علم ہو جو تین حروف سے زائد ہو یا اس کے آخر میں تائے تانیث ہو، اور كَرَوَان یہ علم بھی نہیں اور اس کے آخر میں تائے تانیث بھی نہیں پھر بھی اس کے آخر میں ترخیم کی گئی تو یہ اس اعتبار سے بھی شاذ ہے، تو کہتے ہیں وَتَرْخِيْمُ غَيْرِ الْعَلَمِ اور ترخیم کی گئی غیرِ علم کی۔ قِيْلَ کہا گیا ہے هِيَ رُقْيَةٌ يَّصِيْدُوْنَ بِهَا الْكَرَوَانَ کہ یہ ایک منتر ہے، رُقْيَةٌ دم وغیرہ کرنا اور یا منتر وغیرہ، منتر جادو وغیرہ، تو کہتے ہیں هِيَ رُقْيَةٌ يَّصِيْدُوْنَ بِهَا الْكَرَوَانَ یہ ایسا منتر ہے جس کے ذریعے عرب جو ہیں وہ سرخاب کو شکار کرتے ہیں، وَيَقُوْلُوْنَ اور وہ کہتے ہیں أَطْرِقْ كَرَا أَطْرِقْ كَرَا اے سرخاب گردن جھکا دے اے سرخاب گردن جھکا دے إِنَّ النَّعَامَةَ فِي الْقُرٰى بیشک شتر مرغ جو ہے وہ بھی بستی میں ہے، فَيَسْكُنُ تو وہ ساکن ہو جاتا ہے وَيُطْرِقُ اور گردن جھکا دیتا ہے حَتّٰى يُصَادَ یہاں تک کہ اس کو شکار کر لیا جاتا ہے۔ معنیٰ سمجھ میں آ رہا ہے؟
آگے دیکھیے: وَالْمَعْنٰى أَنَّ النَّعَامَةَ الَّذِيْ هُوَ أَكْبَرُ مِنْكَ قَدِ اصْطِيْدَ وَحُمِلَ إِلَى الْقُرٰى فَلَا تُخَلّٰى أَيْضًا، وَالْمَعْنٰى اور معنیٰ اس کا یہ ہے کہ أَنَّ النَّعَامَةَ الَّذِيْ هُوَ أَكْبَرُ مِنْكَ کہ وہ شتر مرغ جو تجھ سے بڑا ہے قَدِ اصْطِيْدَ تحقیق اس کو شکار کر لیا گیا ہے، اُصْطِيْدَ فعلِ مجہول ہے تو کہتے ہیں قَدِ اصْطِيْدَ تحقیق اس کو شکار کر لیا گیا ہے وَحُمِلَ إِلَى الْقُرٰى اور اس کو بستی لے جایا گیا ہے فَلَا تُخَلّٰى أَيْضًا تو تجھ کو بھی خالی نہیں چھوڑا جائے گا یعنی تجھے بھی ویسے ہی نہیں چھوڑا جائے گا تجھے بھی شکار کیا جائے گا۔ چنانچہ وہ سر جھکا دیتا ہے کہتے ہیں اور شکار ہو جاتا ہے۔ تو یہ بھی ضرب المثل ہے، یہ بھی ضرب المثل ہے أَطْرِقْ كَرَا، یہ اس موقع پر بولتے ہیں جب کوئی بڑا آدمی تو ایک بات مان لے، بڑا آدمی ایک بات مان لیتا ہے اور اس سے ادنیٰ والا ہے وہ ضد پر اڑا ہوا ہے بات ہی نہیں مان رہا، تو اس کو کہتے ہیں کہ أَطْرِقْ كَرَا کہ تم کیا کرو؟ اپنی گردن جھکا دو، تم سے اعلیٰ والا جھک گیا ہے بات مان گیا ہے تو تم بھی کیا کرو؟ یہ بات مان جاؤ بھئی۔
آگے دیکھیے بھئی کہتے ہیں وَقَدْ يُحْذَفُ الْمُنَادٰى لِقِيَامِ قَرِيْنَةٍ جَوَازًا اور کبھی کبھار منادیٰ کو حذف کر لیا جاتا ہے لِقِيَامِ قَرِيْنَةٍ قرینہ قائم ہوتے وقت جَوَازًا اور یہ حذف جوازاً ہوتا ہے۔ بھئی پہلے کیا بتایا؟ کبھی حرفِ ندا کو حذف کر لیتے ہیں، اب آپ کو بتا رہے ہیں کبھی کبھار منادیٰ کو بھی حذف کر لیتے ہیں، بات سمجھ میں آ گئی؟ حرفِ ندا باقی رہتا ہے اور منادیٰ کو حذف کر لیتے ہیں۔ تو کہتے ہیں وَقَدْ يُحْذَفُ الْمُنَادٰى لِقِيَامِ قَرِيْنَةٍ جَوَازًا اور کبھی کبھار منادیٰ کو جوازاً حذف کر لیا جاتا ہے جس وقت قرینہ موجود ہو، نَحْوُ أَلَا يَسْجُدُوْا، أَلَا يَسْجُدُوْا اصل میں ہے أَلَا يَا قَوْمِ اسْجُدُوْا، سنو أَلَا سنو، يَا قَوْمِ اے میری قوم والو، اُسْجُدُوْا تم کیا کرو؟ سجدہ۔ تو أَلَا يَسْجُدُوْا، أَيْ أَلَا يَا قَوْمِ اسْجُدُوْا تو یہاں قوم جو منادیٰ تھا اس کو حذف کر لیا گیا اور قرینہ موجود ہے جس سے پتہ چل رہا ہے، قرینہ کیا؟ کہ يَا حرفِ ندا اُسْجُدُوْا فعل پر داخل ہو رہا ہے حالانکہ حرفِ ندا وہ تو فعل پر داخل نہیں ہوتا، تو یہی قرینہ بتلا رہا ہے کہ یہاں منادیٰ محذوف ہے۔
تو کہتے ہیں بِتَخْفِيْفِ أَلَا یہ أَلَا کی تخفیف کے ساتھ ہے، أَلَا پڑھنا بھئی اَلَّا نہیں پڑھنا بھئی، أَلَا عَلٰى أَنَّهُ حَرْفُ تَنْبِيْهٍ بنا بر اس کے کہ یہ حرفِ تنبیہ ہے، وَيَا حَرْفُ النِّدَاءِ اور يَا حرفِ ندا ہے، أَيْ يَا قَوْمِ اسْجُدُوْا اے میری قوم والو سجدہ کرو۔ وَالْقَرِيْنَةُ امْتِنَاعُ دُخُوْلِ يَا عَلَى الْفِعْلِ اور قرینہ جو ہے وہ ممتنع ہونا ہے يَا کے دخول کا عَلَى الْفِعْلِ فعل پر، قرینہ یہاں کیا ہے؟ کہ يَا فعل پر داخل نہیں ہوتی لیکن یہاں داخل ہے اس سے پتہ چل گیا کہ یہاں منادیٰ محذوف ہے۔ بِخِلَافِ قِرَاءَةِ، جی یہ تو ایک قراءت ہے بھئی أَلَا يَسْجُدُوْا، جبکہ عام قراءت کے اندر کیا ہے؟ أَلَّا يَسْجُدُوْا، أَلَّا يَسْجُدُوْا، یعنی يَا حرفِ ندا نہیں ہے بلکہ يَسْجُدُوْا فعلِ مضارع ہے اور آخر میں نون بھی تھا يَسْجُدُوْنَ، توجہ ہے؟ لَا يَسْجُدُوْنَ اور اس پر أَنْ آیا، أَنْ آیا اور أَنْ کیا کرتا ہے؟ فعلِ مضارع کے آخر سے نون کو گرا دیتا ہے تو أَنْ لَّا يَسْجُدُوْا، اور پھر أَنْ لَّا نونِ ساکن آیا اور اس کے بعد لام ہے تو يَرْمِلُوْنَ والا ضابطہ لگا یہاں پر۔ يَرْمِلُوْنَ کا ضابطہ کیا ہے؟ کہ نونِ ساکن کے بعد يَرْمِلُوْنَ یعنی یا، را، میم، لام، واو، نون میں سے کوئی حرف آ جائے تو نون کو بھی اسی حرف کی جنس سے بدل کر اس میں ادغام کرتے ہیں، تو أَنْ لَّا نونِ ساکن اور آگے لام آیا اور لام کس میں سے ہے؟ يَرْمِلُوْنَ کے حروف میں سے ہے تو نون کو بھی لام کر کے لام میں ادغام کیا تو کیا بن گیا؟ أَلَّا، تو أَلَّا يَسْجُدُوْا۔ تو دیکھیے کہتے ہیں بِخِلَافِ قِرَاءَةِ أَلَّا يَسْجُدُوْا بِتَشْدِيْدِ اللَّامِ بخلاف أَلَّا يَسْجُدُوْا والی قراءت کے لام کی تشدید کے ساتھ لِأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ هٰذَا الْبَابِ اس لیے کیونکہ وہ اس باب سے نہیں ہے، یہاں تو ہم منادیٰ کی بات کر رہے ہیں جس کو حذف کیا گیا ہو اور أَلَّا يَسْجُدُوْا کے اندر تو يَا حرفِ ندا ہے ہی نہیں وہ تو فعل کا جز ہے بھئی، فعلِ مضارع ہے يَسْجُدُوْا ہے بھئی۔ فَإِنَّ أَنْ حِيْنَئِذٍ نَاصِبَةٌ لِّلْمُضَارِعِ اس لیے کیونکہ اس وقت پھر یہ جو أَنْ ہے یہ نصب دینے والا ہے فعلِ مضارع کو، أُدْغِمَتْ نُوْنُهَا فِيْ لَامِ لَا کہ ادغام کیا گیا اس أَنْ کے نون کا لَا کے لام میں تو أَلَّا ہوا، وَيَسْجُدُوْا فِعْلٌ مُّضَارِعٌ اور يَسْجُدُوْا فعلِ مضارع ہے سَقَطَ نُوْنُهُ بِالنَّصْبِ جس کا نون گر گیا نصب کی وجہ سے، أَنْ نے نصب دیا اور يَسْجُدُوْا کا نون گر گیا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی، سارا حل ہو گیا، چلیے بس بھئی هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ۔