آگے دیکھیے بھئی سبق: وَ لَمَّا کَانَ مِنْ خَصَائِصِ النِّدَاءِ التَّرْخِیْمُ شَرَعَ فِیْ بَیَانِہٖ فَقَالَ: وَ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی جَائِزٌ، أَیْ وَاقِعٌ فِیْ سَعَۃِ الْکَلَامِ مِنْ غَیْرِ ضَرُوْرَۃٍ شِعْرِیَّۃٍ دَعَتْ إِلَیْہِ، فَإِنْ دَعَتْ إِلَیْہِ ضَرُوْرَۃٌ فَبِالطَّرِیْقِ الْأَوْلٰی، وَ ہُوَ فِیْ غَیْرِہٖ أَیْ غَیْرِ الْمُنَادٰی وَاقِعٌ ضَرُوْرَۃً أَیْ لِضَرُوْرَۃٍ شِعْرِیَّۃٍ دَاعِیَۃٍ إِلَیْہِ لَا فِیْ سَعَۃِ الْکَلَامِ۔
گزشتہ سبق میں کچھ خاص قسم کے جو منادیٰ تھے ان کے احکام ذکر فرما رہے تھے صاحبِ کافیہ۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ یَا تَیْمُ تَیْمَ عَدِیٍّ جیسی ترکیبوں کے اندر یہ جو پہلا تَیْم ہے اس پر ضمہ بھی جائز ہے اور نصب بھی جائز ہے۔ جبکہ دوسرا تَیْم جو ہے اس پر صرف نصب پڑھیں گے۔ تو کیسے پڑھ سکتے ہیں؟ یَا تَیْمُ تَیْمَ عَدِیٍّ۔ یا پہلے پر بھی فتحہ پڑھو: یَا تَیْمَ تَیْمَ عَدِیٍّ۔ اور اس جیسی مثالوں سے مراد ایسی ترکیبیں ہیں جن کے اندر منادیٰ مفرد معرفہ صورتاً مکرر واقع ہو بھئی۔ اور جو دوسرا ہے یعنی جو تاکید ہے اس کے بعد ایک اسم واقع ہو جو مجرور ہو اضافت کی وجہ سے۔ تو اس قسم کے منادیٰ میں پہلے لفظ پر ضمہ اور نصب دونوں جائز ہیں۔ ضمہ اس لیے کیونکہ وہ منادیٰ مفرد معرفہ ہے اور منادیٰ مفرد معرفہ ہو تو وہ مبنی علی الضم ہوتا ہے۔ اور دوسرا جو ہے وہ منصوب ہو گا کیونکہ وہ مضاف ہے عَدِیٍّ کی طرف۔ اور منادیٰ جب مضاف ہو تو وہ منصوب ہوتا ہے، تو اس کی جو تاکید آ جائے جو اس کا تابع آ جائے وہ بطریقِ اولیٰ منصوب ہو گا۔ اور پہلے تَیْم پر نصب اس لیے جائز ہے کیونکہ یہ پہلا تَیْم مضاف ہے اسی عَدِیٍّ مذکور کی طرف، امام سیبویہ کے نزدیک۔ تو پہلا تَیْم مضاف ہے اور منادیٰ مضاف ہو تو منصوب ہوتا ہے، اور اسی طرح اس کی جو تاکید ہے وہ بھی منصوب ہو گی۔ اور امام مبرد فرماتے ہیں کہ یہ جو پہلا تَیْم ہے وہ عَدِیٍّ محذوف کی طرف مضاف ہے، اور یہ ثانی عَدِیّ اس پر قرینہ ہے، یہ ثانی عَدِیّ بتلا رہا ہے کہ پہلے تَیْم کا مضاف محذوف ہے۔ تو پہلے تَیْم پر ضمہ اور نصب دونوں جائز جبکہ ثانی پر نصب ہی پڑھیں گے بھئی۔
اور پھر یہ بھی آپ کو بتلایا تھا کہ وہ منادیٰ جو مضاف ہو یائے متکلم کی طرف، اس کے اندر چار وجہیں پڑھنا جائز ہیں۔ یا کے سکون کے ساتھ: یَا غُلَامِیْ، دیکھو غُلَام منادیٰ ہے جو مضاف ہے یائے متکلم کی طرف، تو اس یا کو ساکن پڑھنا بھی جائز: یَا غُلَامِیْ۔ اور اس یا پر فتحہ پڑھنا بھی جائز: یَا غُلَامِیَ۔ اور اس یا کو حذف کرنا اور ماقبل والے کسرہ پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے، لیکن یہ اسی وقت ہو گا جب یا سے ماقبل کسرہ ہو۔ جیسے یَا غُلَامِ، دیکھو یا کو گرا دیا اور میم کا کسرہ بتلا رہا ہے کہ یہاں یا حذف ہوئی ہے۔ اس لیے کیونکہ اگر یا نہ ہوتی تو یَا غُلَامُ، پھر تو اس کو مبنی علی الضم ہونا چاہیے تھا، کیونکہ منادیٰ مفرد معرفہ ہو تو مبنی علی الضم ہوتا ہے۔ تو یہاں پر یہ میم کا کسرہ بتلائے گا کہ یہاں سے یا حذف ہوئی ہے۔ اور اگر یا سے ماقبل پر کسرہ نہ ہو پھر یا کو گرانا جائز نہیں، جیسے یَا فَتَایَ۔ فَتًی جوان کو کہتے ہیں، یہ اسمِ مقصور ہے بھئی۔ تو یَا فَتَایَ، اب یہاں سے اگر یا کو حذف کر دیں گے تو یَا فَتَا یہ باقی رہ جائے گا اور پھر پتہ نہیں چلے گا کہ یہاں سے یا حذف ہوئی ہے۔ اور اسی طرح چوتھی صورت یہ ہے کہ اس یا کو الف سے بدل دیا جائے: یَا غُلَامَا۔ اور صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا تھا کہ بعض اوقات اس الف کو بھی حذف کر لیا جاتا ہے اور صرف فتحہ پر اکتفا کر لیا جاتا ہے: یَا غُلَامَ، لیکن یہ شاذ ہے۔ یہ شاذ ہے۔ اور یہ بھی آپ کو بتلایا تھا کہ یہ چار وجہیں جو ہیں اس منادیٰ کے اندر جائز ہیں جس کی اکثر اضافت کی جاتی ہو یائے متکلم کی طرف، اور وہ اس اضافت کے ساتھ مشہور بھی ہو بھئی۔ اگر اکثر اس کی اضافت یا کی طرف نہیں کی جاتی پھر اس میں اس طرح پڑھنا جائز نہیں ہے، جیسے یَا عَدُوِّ آپ یا کو حذف کر دیں یا یَا عَدُوَّا آپ یا کو الف سے بدل دیں، یہ جائز نہیں ہے بلکہ یہاں یَا عَدُوِّیْ ہی کہنا پڑے گا۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ جو چار وجہیں ہیں ان میں سے آخری دو وجہیں منادیٰ کے اندر کثیر ہیں، یعنی یا کو حذف کر لینا اور ماقبل کے کسرہ پر اکتفا کرنا اور یا کو الف سے بدل دینا یہ کثیر ہیں۔
اور میں نے آپ کو ایک اور فائدہ بھی بتلایا تھا کہ جو بھی اسم یائے متکلم کی طرف مضاف ہو جائے تو وہاں پر بھی یا کو دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں: یا کو ساکن بھی پڑھ سکتے ہیں اور یا پر فتحہ بھی۔ کِتَاب کی اضافت آپ یا کی طرف کرتے ہیں تو کِتَابِیْ یا کو ساکن پڑھیں، یا یا پر فتحہ پڑھیں کِتَابِیَ، دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں۔ تو جہاں کہیں بھی کوئی اسم مضاف ہو جائے یائے متکلم کی طرف وہاں دونوں طرح یا کو پڑھ سکتے ہیں، ساکن بھی اور اس پر فتحہ بھی۔ پھر اس کے بعد بتلایا تھا کہ انہی کے ساتھ وقف کی حالت میں ہا کو بھی جوڑ دیتے ہیں: یَا غُلَامِیْہْ، یَا غُلَامِیَہْ، یَا غُلَامِہْ، یَا غُلَامَاہْ، تاکہ فرق ہو جائے وقف اور وصل کے درمیان۔ تو وقف کی حالت میں ہا بھی جوڑ سکتے ہیں بھئی۔
اور پھر آگے بتلایا تھا کہ یَا أَبِیْ و یَا أُمِّیْ یہ تو سب سے زیادہ کثیر الاستعمال ہیں، لہٰذا ان میں بھی یہ چار وجہیں بھی جائز اور تین وجہیں ان کے اندر اور بھی جائز ہیں۔ پہلی چار وجہیں کون سی؟ یَا أَبِیْ، یَا أُمِّیْ یا کو ساکن پڑھا۔ یا پھر یا پر فتحہ پڑھیں: یَا أَبِیَ، یَا أُمِّیَ۔ جی، یا یا کو حذف کر دیں: یَا أَبِ، یَا أُمِّ۔ یا یا کو الف سے بدل دیں: یَا أَبَا، یَا أُمَّا۔ اس کے علاوہ اس یا کو تا سے بدلنا بھی جائز ہے: یَا أَبَتِ، یَا أُمَّتِ۔ اور اس تا پر فتحہ اور کسرہ دونوں جائز ہیں۔ کسرہ بھی: یَا أَبَتِ، یَا أُمَّتِ۔ اور فتحہ بھی: یَا أَبَتَ، یَا أُمَّتَ۔ تو یا کو کبھی کبھار تا سے بدلتے ہیں اور کبھی الف سے، تو دونوں کو بھی یہاں جمع کرنا جائز ہے، دونوں عوض جو ہیں یا کے ان کو بھی جمع کرنا جائز ہے: یَا أَبَتَا دیکھو تا اور الف دونوں لے آئے، یَا أُمَّتَا۔ لیکن تا اور یا کو جمع کرنا جائز نہیں۔ آپ یوں نہیں کہہ سکتے یَا أَبَتِیْ، یَا أُمَّتِیْ۔ بھئی کیوں نہیں کہہ سکتے؟ وجہ یہ کہ یہ تا عوض ہے یا کا، اور حالانکہ یا تو خود موجود ہے، اور عوض اور معوض عنہ دونوں کا جمع کرنا جائز نہیں، دونوں میں سے ایک آ سکتا ہے۔ تو لہٰذا تا اور یا، تا عوض ہے اور یا معوض عنہ ہے، دونوں کو جمع کرنا جائز نہیں۔ لہٰذا آپ یوں نہیں کہہ سکتے یَا أَبَتِیْ اور یَا أُمَّتِیْ۔ اور ایک اور وجہ بھی انہوں نے آپ کو بتلائی تھی کہ اس تا کے اندر ضمہ بھی جائز ہے: یَا أَبَتُ، یَا أُمَّتُ، لیکن اس کو صاحبِ کافیہ نے ذکر نہیں کیا کیونکہ وہ نہایت قلیل ہے بھئی، اور قلیل کا کوئی اعتبار نہیں بھئی، اس کو معدوم شمار کیا جاتا ہے۔
اور پھر آپ کو بتلایا تھا یَا ابْنَ أُمِّیْ اور یَا ابْنَ عَمِّیْ۔ یہ اس میں خاص طور پر ان میں بھی بابِ غُلَامِیْ کی طرح چار وجہیں جائز ہیں۔ حالانکہ اس میں پہلے یَا غُلَامِیْ اس کے اندر تو منادیٰ مضاف تھا یائے متکلم کی طرف، لیکن یہاں یَا ابْنَ أُمِّیْ منادیٰ تو ابْن ہے اور وہ تو یا کی طرف مضاف نہیں ہے، وہ تو أُمّ کی طرف مضاف ہے اور پھر أُمّ جو ہے وہ یا کی طرف مضاف ہے، تو یہ یَا غُلَامِیْ کی طرح نہیں۔ اور یَا غُلَامِیْ میں تو چار وجہیں جائز تھیں، اس میں چار وجہیں جائز نہیں ہونی چاہئیں، لیکن چونکہ یہ کثیر الاستعمال ہیں، عرب ہر ایک سے بات کرتے ہوئے کہہ دیتے ہیں یَا ابْنَ أُمِّیْ یعنی اے میری ماں کے بیٹے یعنی اے میرے بھئی بھئی، جس سے بھی بات کر رہے ہوں چاہے بھئی ہے چاہے نہیں ہے، بطورِ محبت کے یَا ابْنَ أُمِّیْ کہتے ہیں، یا یَا ابْنَ عَمِّیْ اے میرے چچا کے بیٹے۔ تو چونکہ یہ بھی کثیر الاستعمال ہیں اس لیے ان کے اندر بھی وہ چار وجہیں پڑھنا جائز ہیں۔ تو کیسے پڑھیں گے؟ یَا ابْنَ أُمِّیْ اور اسی طرح یَا ابْنَ عَمِّیْ یا کو ساکن پڑھا۔ یا یا پر فتحہ پڑھیں: یَا ابْنَ أُمِّیَ، یَا ابْنَ عَمِّیَ۔ یا یا کو گرا دیں: یَا ابْنَ أُمِّ، یَا ابْنَ عَمِّ۔ یا یا کو الف سے بدل دیں: یَا ابْنَ أُمَّا، یَا ابْنَ عَمَّا۔ اور ان کے اندر ایک پانچویں وجہ بھی جائز ہے کہ الف کو گرا کر صرف فتحہ پر اکتفا کر لیا جائے، وہ وجہ جو یَا غُلَامِیْ کے اندر جو وجہ شاذ تھی یعنی یَا غُلَامَ، یوں پڑھنا شاذ تھا لیکن وہ یہاں شاذ نہیں، وہ یہاں پر جائز ہے۔ وجہ یہ کہ لفظ بڑا لمبا ہو گیا، پہلے مضاف آیا پھر آگے ایک اور مضاف آیا اور پھر آخر میں یا مضاف الیہ آئی، تو تین لفظ آ گئے تو لفظ لمبا ہو گیا تھا، اور نیز کثرتِ استعمال کی وجہ سے، اور نیز یہاں پر تضعیف بھی ہے میم مشدد ہے، أُمّ کے اندر بھی میم مشدد اور عَمّ کے اندر بھی میم مشدد، اور تضعیف بھی ثقل پیدا کرتی ہے۔ تو ان تین وجہوں کی وجہ سے یہاں پر الف کو حذف کرنا اور صرف فتحہ پر اکتفا کرنا جائز ہے۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ جو اختصاص ہے یَا ابْنَ أُمِّیْ اور یَا ابْنَ عَمِّیْ کے اندر وہ یہ مضاف یعنی أُمّ اور عَمّ کی نسبت سے کہا کہ یہ خاص طور پر اس میں یوں کہیں گے۔ یعنی أُمّ یا عَمّ کی جگہ کوئی اور لفظ لے آؤ، مثلاً أَخ لے آؤ یَا ابْنَ أَخِیْ، یا خَال لے آؤ، خَال ماموں کو کہتے ہیں، یَا ابْنَ خَالِیْ، ان کے اندر یہ چار وجہیں پڑھنا جائز نہیں۔ حالانکہ دیکھو ابْن وہی لفظ ہے، لیکن صرف مضاف الیہ یعنی أُمّ اور عَمّ کو بدلا تو اب چار وجہیں جائز نہیں۔ البتہ ابْن کے اعتبار سے اختصاص نہیں ہے کیونکہ ابْن کی جگہ بِنْت بھی لے آئیں پھر بھی وہی چار وجہیں جائز ہیں: یَا بِنْتَ أُمِّیْ، یَا بِنْتَ أُمِّیَ، یَا بِنْتَ أُمِّ، یَا بِنْتَ أُمَّا۔ صورت سمجھ میں آ گئی۔ جی، اب آگے دیکھیے بھئی۔
کہتے ہیں: وَ لَمَّا کَانَ مِنْ خَصَائِصِ النِّدَاءِ التَّرْخِیْمُ شَرَعَ فِیْ بَیَانِہٖ فَقَالَ: وَ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی جَائِزٌ۔ بھئی اب ترخیم کا بیان کرنے لگے ہیں۔ ترخیم، رَخَّمَ یُرَخِّمُ تَرْخِیْماً عربی زبان میں اس کا معنی ہے نرم کرنا، نرم کرنا، کسی چیز کو نرم بنا دینا۔ اور علمائے نحو کی اصطلاح میں ترخیم اسے کہتے ہیں کہ منادیٰ یا اسی طرح کسی اسم کے آخر سے ایک دو حرف کو ختم کر دینا، گرا دینا۔ مثلاً مَالِک، مَالِک جو ہے ایک شخص کا نام ہے، آپ اس کو ندا دینا چاہتے ہیں تو آپ آخر سے کاف کو اڑا دیتے ہیں: یَا مَالِ۔ یا آپ کے ایک ساتھی کا نام مَنْصُوْر ہے، آپ آخر سے واو اور را دونوں ختم کر دیتے ہیں: یَا مَنْصُ، دیکھو واو اور را کو گرا دیا، ختم کر دیا۔ یا آپ کے ساتھی کا نام حَارِث ہے بھئی، آخر سے آپ نے ثا کو اڑا دیا، ختم کر دیا: یَا حَارِ۔ اس کو ترخیم کہتے ہیں۔ کسی اسم کے آخر سے کوئی حرف ختم کر دینا، گرا دینا، اس کو کیا کہتے ہیں؟ ترخیم بھئی۔ اور یاد رکھنا یہ جو ترخیم ہے یہ منادیٰ میں بھی ہوتی ہے، غیرِ منادیٰ کے اندر بھی۔ لیکن غیرِ منادیٰ کے اندر صرف ضرورتِ شعری کی وجہ سے ہو گی، یعنی صرف اشعار میں جائز ہے۔ منادیٰ کے اندر عام کلام، منادیٰ جب کسی کو آپ ندا دیتے ہیں دیکھو یہ اشعار تو نہیں ہیں یہ تو عام کلام ہے آپ کسی کو ندا دے رہے ہیں، تو منادیٰ کے اندر عام کلام کے اندر بھی ترخیم جائز ہے جبکہ عام کلام میں کسی اور اسم کے اندر ترخیم جائز نہیں۔ اور ضرورتِ شعری کی بنا پر باقی اسماء کے اندر بھی ترخیم جائز ہے۔ منادیٰ کے اندر بھی کیونکہ منادیٰ کے اندر جب عام کلام میں ترخیم جائز ہے تو اشعار میں بطریقِ اولیٰ جائز ہو گی بھئی۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ترخیم منادیٰ میں عام کلام میں بھی جائز اور اشعار میں بھی جائز، جبکہ باقی اسماء میں صرف اشعار
میں جائز ہے ضرورتِ شعری کی وجہ سے، ویسے جائز نہیں بھئی۔
تو ترخیم کسے کہتے ہیں؟ کسی اسم یا منادیٰ کے آخر سے ایک دو حرف یا ایک کلمہ وغیرہ گرا دینا، اس کو کہتے ہیں ترخیم۔ دیکھو رَخَّمَ یُرَخِّمُ تَرْخِیْماً کا معنی ہے نرم کرنا۔ اور لفظ کے اندر آپ جانتے ہیں جتنے حروف کم ہوں گے زبان پر وہ آسانی سے ادا ہو گا، اور جتنے حروف بڑھتے جائیں گے اس کی ادائیگی زبان پر دشوار ہوتی چلی جائے گی۔ توجہ ہے؟ تو جب آپ ایک دو حروف اڑا دیں گے، گرا دیں گے، یا ایک پورا کلمہ گرا دیں گے آخر سے، تو دیکھو اس کی زبان پر ادائیگی آسان ہو گئی، اس کو آپ نے نرم بنا دیا، تو اس کو کہتے ہیں ترخیم بھئی۔
جی پہلے ذرا متن متن دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی جَائِزٌ، منادیٰ کی ترخیم جائز ہے بھئی۔ وَ ہُوَ فِیْ غَیْرِہٖ ضَرُوْرَۃً، اور یہ جو ترخیم ہے غیرِ منادیٰ کے اندر ضَرُوْرَۃً ضرورت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کس کی وجہ سے؟ ضَرُوْرَۃً یہ مفعول لہ ہے، مفعول لہ ماقبل کی علت بیان کرتا ہے۔ ضَرَبْتُہٗ تَأْدِیْباً میں نے اس کی پٹائی کی، کس لیے؟ تَأْدِیْباً ادب سکھانے کے لیے۔ تو یہاں پر جو ضَرُوْرَۃً منصوب ہے کیوں منصوب ہے؟ یہ مفعول لہ ہے۔ وَ ہُوَ فِیْ غَیْرِہٖ اور یہ ترخیم جو ہے غیرِ منادیٰ میں ہوتی ہے ضَرُوْرَۃً کس وجہ سے؟ ضرورت کی وجہ سے یعنی ضرورتِ شعری کی وجہ سے۔ اب ترخیم کہتے کسے ہیں وہ آگے پھر تعریف کر رہے ہیں، کہتے ہیں: وَ ہُوَ حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ تَخْفِیْفاً، ترخیم جو ہے وہ منادیٰ کے آخر سے حذف کرنا تَخْفِیْفاً کس لیے؟ تخفیف کے طور پر۔ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی بھئی منادیٰ کے آخر سے حذف کر لینا، تَخْفِیْفاً کس لیے؟ تخفیف کے طور پر، یعنی تاکہ اس کی ادائیگی زبان پر ہلکی ہو جائے۔
بھئی دیکھو یاد رکھو، میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ ایک ہے ندا اور ایک ہے جوابِ ندا۔ میں زید کو آواز دیتا ہوں: اے زید، میرے لیے پانی لے آؤ۔ اب مجھے بتائیے میرا مقصد کیا تھا؟ اے زید، یہ کہنا میرا مقصد تھا یا پانی لے آؤ یہ میرا مقصد تھا؟ پانی لے آؤ۔ اے زید یہ تو ندا ہے، یہ تو میں نے صرف اس کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کہا ہے، آگے جو جوابِ ندا ہوتا ہے آگے جو بات کی جاتی ہے وہ ہے مقصود بھئی۔ تو معلوم ہوا ندا ہے غیرِ مقصود۔ لہٰذا انسان چاہتا ہے کہ جلد سے جلد یہ غیرِ مقصود گزرے اور میں آگے اپنا مقصد بیان کروں۔ لہٰذا اس لیے منادیٰ میں ترخیم کی جاتی ہے، کبھی اس سے ایک حرف کو ختم کر دیتے ہیں آخر سے، کبھی دو حروف ختم کر دیتے ہیں، کبھی اگر وہ مرکب ہو تو پورا کلمہ اس کے آخر سے اڑا دیتے ہیں تاکہ جلدی سے جلدی منادیٰ گزر جائے اور ہم پھر اپنا مقصد بیان کریں۔ اور یہ کس لیے کیا جاتا ہے؟ تخفیف کے لیے تاکہ منادیٰ کیا ہو جائے، خفیف ہو جائے، جلدی سے گزرے، جلدی سے آسانی سے ادا ہو اور ہم فوراً اپنا مقصد بیان کریں۔ تو کہتے ہیں: وَ ہُوَ حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ ترخیمِ منادیٰ جو ہے وہ منادیٰ کے آخر سے حذف کرنا ہے تَخْفِیْفاً کس لیے؟ تخفیف کے لیے بھئی، تخفیف کے لیے۔
آگے دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَ شَرْطُہٗ، جی اب شرطیں ذکر کرنے لگے ہیں کہ ترخیم کی شرائط کیا ہیں۔ کہاں آپ ترخیم کر سکتے ہیں اور کہاں ترخیم نہیں کر سکتے۔ آپ کو بتلائیں گے، ترخیمِ منادیٰ کی چار شرطیں ہیں۔ ترخیمِ منادیٰ کی چار شرطیں ہیں۔ تین شرطیں عدمی ہیں یعنی تین چیزوں کا نہ ہونا ضروری، اور ایک چیز وجودی ہے یعنی اس کا ہونا ضروری۔ تو چار شرطوں میں سے تین عدمی ہیں اور ایک وجودی ہے۔ عدمی شرطیں تین کہ تین چیزیں نہیں ہونی چاہئیں: پہلی چیز کہ وہ منادیٰ مضاف نہ ہو، یَا عَبْدَ اللہِ اب آپ اس میں ترخیم کرنا چاہتے ہیں، نہیں بھئی یہ منادیٰ تو مضاف ہے آپ اس میں ترخیم نہیں کر سکتے۔ دوسرا منادیٰ مستغاث نہیں ہونا چاہیے: یَا لَزَیْدٍ، یَا لَزَیْدٍ اس میں آپ ترخیم نہیں کر سکتے بھئی۔ یا مستغاث کے آخر میں کبھی الف بڑھاتے ہیں یَا زَیْدَا، اب آپ اس میں ترخیم کرنا چاہتے ہیں، نہیں بھئی مستغاث کے اندر آپ ترخیم نہیں کر سکتے۔ تیسری شرط عدمی جو ہے وہ یہ کہ وہ جملہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ جملہ نہیں ہونا چاہیے۔ مثلاً کسی آدمی کا نام پڑ گیا تھا تَأَبَّطَ شَرًّا، یہ بات پہلے بھی گزر چکی ہے، تَأَبَّطَ شَرًّا، إِبْط سے ہے ہمزہ با اور طا بھئی طا ظا۔ تو تَأَبَّطَ شَرًّا، کوئی آدمی جنگل سے لکڑیاں اکٹھی اٹھا کر بغل میں جمع کر کے لے آیا، گھر پہنچائیں، بیوی نے لکڑیوں کا گٹھا کھولا تو اس کے اندر سے سانپ نکل آیا تو بیوی نے کہا: تَأَبَّطَ شَرًّا۔ تَأَبَّطَ کا معنی ہے بغل میں کوئی چیز اٹھانا، ہاتھ کے نیچے کوئی چیز اٹھا کر پہلو پر لے کر آنا اس کو تَأَبَّطَ، تو تَأَبَّطَ شَرًّا کہ اس نے تو بغل میں شر اٹھایا تھا بھئی۔ بات سمجھ میں آئی؟ تو اس سے اس آدمی کا نام ہی کیا پڑ گیا؟ تَأَبَّطَ شَرًّا۔ اب دیکھو یہ پورا جملہ ہے، تَأَبَّطَ فعل اس کے اندر ہُوَ ضمیر اس آدمی کو راجع فاعل ہے اور شَرًّا مفعول بہ ہے کہ اس آدمی نے شر کو اٹھایا۔ تو اب یہاں اب اس کے اندر ترخیم نہیں کریں گے بھئی۔ اس لیے کیونکہ جب جملہ کسی کا نام پڑ جائے تو پھر اس میں تبدیلی نہیں کی جاتی، کیونکہ وہ جملہ اس پورے واقعے پر دلالت کر رہا ہے۔ اگر آپ اس میں سے کچھ لفظوں کو اڑا دیں گے تو پھر اس واقعے پر اس کی دلالت باقی نہیں رہے گی۔ یا جیسے ایک عورت تھی بھئی، اس کے بال جو ہیں سفید ہو گئے بھئی۔ تو بعض عورتوں کی نظر پڑی ہو گی، اس نے چوٹیاں، دو چوٹیاں بنائی تھیں، دو مینڈھیاں بنائی ہوئی تھیں اور دونوں سفید ہو چکی تھیں۔ تو کسی عورت نے کہہ دیا شَابَ قَرْنَاہَا۔ قَرْن مینڈھی کو کہتے ہیں مینڈھی جو بالوں کی بنائی جاتی ہے، رسی کی طرح بال بناتی ہیں عورتیں۔ تو دو چوٹیاں بنائی تھیں تو عورت نے کسی نے کیا کہا: شَابَ قَرْنَاہَا۔ شَابَ یَشِیْبُ کا معنی ہے سفید ہونا بالوں کا، اور قَرْنَاہَا قَرْنَا دیکھو تثنیہ ہے قَرْنَانِ۔ اور شَابَ قَرْنَاہَا اس کی دونوں چوٹیاں سفید ہو گئی ہیں، اب یہ اس کا نام ہی پڑ گیا بھئی: شَابَ قَرْنَاہَا۔ اب دیکھو شَابَ فعل ہے قَرْنَاہَا اس کا فاعل ہے، اور یہ پورا جملہ ہے یہ نام ہے، اب اگر اس جملے میں سے کچھ لفظ ہم اڑائیں گے تو اس کی اس واقعے پر دلالت ختم ہو جائے گی کہ اس کا یہ نام کیسے پڑا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو لہٰذا منادیٰ جو ہے اس کے اندر ترخیم کی جاتی ہے، اس میں چار شرطیں ہیں: تین شرطیں عدمی ہیں، ایک وجودی ہے۔ عدمی شرطیں کون کون سی ہیں؟ کہ وہ مضاف نہیں ہونا چاہیے، اور نیز مستغاث نہیں ہونا چاہیے، اور نیز وہ جملہ نہیں ہونا چاہیے۔
اور وجودی شرط آ گئی بھئی، وجودی شرط بھئی۔ وجودی شرط یاد رکھو دو چیزوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے، دو چیزوں میں سے ایک چیز ضرور ہونی چاہیے: یا تو وہ منادیٰ علم ہو اور علم بھی ایسا ہو جو تین حروف سے زائد ہو۔ علم ہو اور تین حروف سے زائد ہو۔ یعنی کم از کم چار حروف ہوں، تاکہ آخر سے ہم ایک حرف اڑا بھی دیں تو بعد میں بھی کم از کم تین حروف رہ جائیں۔ کیونکہ معرب کے اندر قیاساً یہ ہے کہ کم سے کم اس میں تین حروف ہونے چاہئیں بھئی۔ معرب کے اندر قیاساً کم از کم کتنے حروف ہونے چاہئیں؟ تین۔ تو علم بھی ہو اور تین حروف سے زائد ہوں، تاکہ آخر سے ہم جب حروف اڑا دیں چاہے ایک اڑائیں یا ایک سے زیادہ، تو باقی کتنے بچ جائیں؟ تین حروف کم از کم باقی بچ جائیں بھئی۔ تو وجودی شرط کیا؟ کہ وہ علم ہو اور علم بھی ایسا ہو جو تین حروف سے زائد ہو۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کم از کم اس کے آخر میں تائے تانیث جڑی ہونی چاہیے، تائے تانیث جڑی ہونی چاہیے۔ تو ترخیم کی کتنی شرائط ہیں؟ چار۔ چار شرائط ہیں: تین شرطیں عدمی اور ایک وجودی ہے بھئی۔ پہلی عدمی شرط کیا کہ وہ منادیٰ مضاف نہ ہو، دوسری شرط کہ وہ مستغاث نہ ہو، تیسری شرط کہ وہ جملہ نہ ہو۔ اور وجودی شرط دو چیزوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے یعنی أحد الأمرین ہونا چاہیے: یا تو وہ منادیٰ ایسا علم ہو جو تین حروف سے زائد پر مشتمل ہو، اور اگر ایسا نہ ہو تو کم از کم اس کے آخر میں تائے تانیث جڑی ہوئی ہو۔
تو کہتے ہیں: وَ ہُوَ إِمَّا عَلَماً زَائِداً عَلٰی ثَلَاثَۃِ أَحْرُفٍ، اور وہ منادیٰ جو ہے یا تو وہ ایسا علم ہونا چاہیے جو زائد ہو تین حروف پر، وَ إِمَّا بِتَاءِ التَّأْنِیْثِ، یا اس کو تائے تانیث کے ساتھ ہونا چاہیے، اس کو تائے تانیث کے ساتھ ہونا چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اب آئیے بھئی شرح کے ساتھ اس سارے کو دیکھیں بھئی۔ دیکھیے بھئی شروع سے، کہتے ہیں: وَ لَمَّا کَانَ مِنْ خَصَائِصِ النِّدَاءِ التَّرْخِیْمُ، اور جب ندا کی خصوصیات میں سے ترخیم ہے، ندا کی خصوصیات میں سے ترخیم ہے، میں نے بتایا ترخیم اور اسماء میں بھی ہوتی ہے لیکن عام کلام میں نہیں بلکہ صرف ضرورتِ شعری کی بنا پر، جبکہ عام کلام میں صرف منادیٰ کے اندر ترخیم ہوتی ہے۔ اسی لیے کہا: وَ لَمَّا کَانَ مِنْ خَصَائِصِ النِّدَاءِ التَّرْخِیْمُ، اور جب ندا کی خصوصیات میں سے ترخیم ہے، شَرَعَ فِیْ بَیَانِہٖ تو صاحبِ کافیہ اس ترخیم کے بیان میں شروع ہوئے فَقَالَ پس فرمایا: وَ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی جَائِزٌ، اور منادیٰ کی ترخیم جائز ہے۔ جائز ہے کیا معنی؟ أَیْ وَاقِعٌ فِیْ سَعَۃِ الْکَلَامِ یعنی یہ واقع ہے عام کلام کے اندر مِنْ غَیْرِ ضَرُوْرَۃٍ شِعْرِیَّۃٍ دَعَتْ إِلَیْہِ بغیر کسی ایسی ضرورتِ شعریہ کے جو اس کی طرف دعوت دے، بغیر کسی ضرورتِ شعریہ کے بھی عام کلام میں یہ جائز ہے۔ فَإِنْ دَعَتْ إِلَیْہِ ضَرُوْرَۃٌ اگر کوئی ضرورتِ شعریہ اس کی طرف دعوت دے فَبِالطَّرِیْقِ الْأَوْلٰی تو پھر یہ بطریقِ اولیٰ جائز ہے۔ بھئی منادیٰ کے اندر عام کلام کے اندر بغیر کسی ضرورت کے جب ترخیم جائز ہے، تو ضرورتِ شعری کی وجہ سے بطریقِ اولیٰ جائز ہو گی۔
ترجمہ سمجھ میں آ گیا؟ پھر ترجمہ دیکھ لیں: وَ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی جَائِزٌ اور منادیٰ کی ترخیم جائز ہے، أَیْ وَاقِعٌ فِیْ سَعَۃِ الْکَلَامِ یعنی عام کلام کے اندر واقع ہے مِنْ غَیْرِ ضَرُوْرَۃٍ شِعْرِیَّۃٍ دَعَتْ إِلَیْہِ بغیر کسی ایسی ضرورتِ شعریہ کے جو اس کی طرف دعوت دے، عام کلام میں بھی جائز ہے بغیر کسی ایسی ضرورتِ شعریہ کے جو اس کی طرف دعوت دے۔ فَإِنْ دَعَتْ إِلَیْہِ ضَرُوْرَۃٌ اگر ضرورت اس کی طرف دعوت دے یعنی ترخیم کی طرف دعوت دے، فَبِالطَّرِیْقِ الْأَوْلٰی تو پھر تو منادیٰ کے اندر بطریقِ اولیٰ جائز ہے۔ وَ ہُوَ فِیْ غَیْرِہٖ أَیْ غَیْرِ الْمُنَادٰی وَاقِعٌ ضَرُوْرَۃً، اور یہ ترخیم جو ہے فِیْ غَیْرِہٖ أَیْ غَیْرِ الْمُنَادٰی غیرِ منادیٰ کے اندر بھی واقع ہوتی ہے ضَرُوْرَۃً، أَیْ لِضَرُوْرَۃٍ شِعْرِیَّۃٍ دَاعِیَۃٍ إِلَیْہِ یعنی ایسی ضرورتِ شعریہ کی وجہ سے جو اس کی طرف دعوت دینے والی ہے، یعنی باقی جگہ بغیر ضرورت کے جائز نہیں، تو ایسی ضرورتِ شعریہ کی وجہ سے جو اس کی طرف دعوت دینے والی ہو، لَا فِیْ سَعَۃِ الْکَلَامِ یعنی اور باقیوں میں عام کلام کے اندر جائز نہیں بھئی۔
وَ ہُوَ أَیْ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ أَیْ آخِرِ الْمُنَادٰی تَخْفِیْفاً۔ بھئی آپ کو صاحبِ جامی بتلائیں گے، یہ جو تعریف کر رہے ہیں توجہ سے سنو، صرف متن متن کو دیکھو: وَ ہُوَ حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ تَخْفِیْفاً۔ یہ تعریف ہے ترخیم کی۔ یہ تعریف ترخیمِ منادیٰ کی بھی ہو سکتی ہے اور یہ تعریف مطلقِ ترخیم کی بھی ہو سکتی ہے۔ ایک وہ ترخیم ہے جو خاص طور پر کس میں کی جائے؟ منادیٰ میں۔ اور ایک جو مطلقِ ترخیم ہے چاہے منادیٰ میں ہو چاہے غیرِ منادیٰ میں ہو، دونوں کی تعریف یہ بن سکتی ہے، یہ ترخیمِ منادیٰ کی بھی تعریف بن سکتی ہے اور مطلقِ ترخیم کی بھی یہ تعریف بن سکتی ہے۔ تو سب سے پہلے اس کو ترخیمِ منادیٰ کی تعریف بنائیں گے صاحبِ جامی، اس لیے کیونکہ کلام منادیٰ کے بارے میں چل رہا ہے تو زیادہ مناسب یہی ہے کہ یہ تعریف مطلقِ ترخیم کی نہیں ہو گی بلکہ کس کی ہو گی؟ ترخیمِ منادیٰ کی ہو گی، لیکن مطلقِ ترخیم کی بھی تعریف بن سکتی ہے یہ احتمال بھی اس کے اندر ہے، وہ پھر آخر میں یہ ذکر کریں گے۔ اگر آپ اس کو ترخیمِ منادیٰ کی تعریف بنانا چاہتے ہیں، تو دیکھو اس کے اندر دو ضمیریں آ رہی ہیں ذرا عبارت پہ نظر رکھو: وَ ہُوَ ایک تو یہ ضمیرِ مرفوع ہے، ضمیرِ مرفوع ہے مبتدا ہے، اور ایک ہے حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ، یہ آخِرِہٖ کے آخر میں ہا ضمیر ہے مضاف الیہ ہے مجرور۔ تو ایک ضمیرِ مرفوع ہے یہاں پر، ایک ضمیرِ مجرور ہے، تو ان ضمیروں کا مرجع بدلیں گے تو تعریف بدل جائے گی۔ پہلی صورت کیا؟ ہُوَ ضمیر کو لوٹائیں تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کی طرف۔ کس کی طرف؟ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی، مطلق ترخیم کو نہ لوٹائیں بلکہ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی۔ اور آخِرِہٖ کی ہا ضمیر مُنَادٰی کو لوٹا دیں۔ اب عبارت سنو، ترجمہ سنو: وَ ہُوَ أَیْ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی، دیکھو تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو ضمیر راجع کی، یعنی ترخیمِ منادیٰ جو ہے حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ وہ حذف کرنا ہے اس کے آخر میں، بھئی کس کے آخر میں؟ أَیْ آخِرِ الْمُنَادٰی یعنی منادیٰ، منادیٰ
کے آخر سے حذف کرنا، یہ ہے ترخیم المنادیٰ، تَخْفِیْفاً اور یہ کس لیے کیا جاتا ہے؟ تخفیف کے لیے، یہ مفعول لہ ہے جو ماقبل کی علت بیان کرتا ہے۔ تو ترخیم المنادیٰ کس چیز کا نام؟ منادیٰ کے آخر سے حذف کرنا کس لیے؟ تخفیف کے لیے۔ تو دیکھو ہُوَ ضمیر لوٹائی تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو، اور ضمیرِ مجرور لوٹائی کس کو؟ منادیٰ کو۔ ہُوَ ضمیر کس کو لوٹائی؟ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو جس کی تعریف کر رہے ہیں، اور آخِرِہٖ کی ہا ضمیر کس کو لوٹائی؟ منادیٰ کو لوٹائی کہ منادیٰ کے آخر سے حذف کرنا۔
دوسری صورت یہ ہے کہ ہُوَ ضمیر مطلقِ ترخیم کو لوٹائیں، تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو نہ لوٹائیں بلکہ مطلقِ ترخیم کو لوٹائیں کہ ترخیم کسے کہتے ہیں، اور حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ آخِرِہٖ کی ہا ضمیر منادیٰ کو نہ لوٹائیں بلکہ مطلقِ اسم کو لوٹائیں۔ کس کو؟ یعنی اسم کو لوٹائیں، اسم کو۔ اب سنو: وَ ہُوَ اور وہ جو ترخیم ہے حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ وہ اسم کے آخر سے حذف کرنا ہے، تَخْفِیْفاً کس لیے؟ تخفیف کے لیے۔ کسی بھی اسم کے آخر سے حذف کرنا یہ کیا ہے؟ یہ کیا ہے؟ ترخیم ہے اور یہ کس لیے کیا جاتا ہے؟ تخفیف کے لیے، کسی اور علت کی وجہ سے نہیں کیا جاتا بھئی۔ فرق سمجھ میں آیا؟
دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: وَ ہُوَ أَیْ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی حَذْفٌ فِیْ آخِرِہٖ، اور ترخیمِ منادیٰ جو ہے وہ حذف کرنا ہے فِیْ آخِرِہٖ أَیْ آخِرِ الْمُنَادٰی منادیٰ کے آخر سے تَخْفِیْفاً کس لیے؟ یہ حذف کس لیے ہوتا ہے؟ تخفیف کے لیے ہوتا ہے، أَیْ لِمُجَرَّدِ التَّخْفِیْفِ یعنی صرف تخفیف کے لیے یہ حذف کیا جاتا ہے، لَا لِعِلَّۃٍ أُخْرٰی نہ کسی اور دوسری ایسی علت کی وجہ سے مُفْضِیَۃٍ إِلَی الْحَذْفِ کہ وہ علت پہنچانے والی ہو اس حذف تک، الْمُسْتَلْزِمِ لِلتَّخْفِیْفِ کہ جو مستلزم ہے تخفیف کو۔ بھئی یاد رکھو جہاں بھی حذف ہو گا وہاں تخفیف ضرور آئے گی۔ جہاں بھی حذف ہو گا، ظاہر سی بات ہے وہاں تخفیف آئے گی کیونکہ لفظ یا حروف کم ہو جائیں گے، جب حروف کم ہوں گے تو زبان پر ادائیگی آسان ہو گی۔ تو جہاں بھی حذف ہو گا وہاں تخفیف ضرور ہو گی۔ لیکن یہ حذف کیوں کیا گیا؟ کبھی کبھار یہ حذف صرف تخفیف کے لیے ہو گا اور کوئی مقصد نہیں ہو گا۔ اور کبھی کبھار یہ جو حذف ہو گا یہ کسی علت کی وجہ سے ہو گا۔ اور کس کی وجہ سے ہو گا؟ کسی اور علت کی وجہ سے حذف ہوا، تو چاہے جس علت کی وجہ سے بھی حذف ہوا ہو، تخفیف آئے گی یا نہیں؟ تخفیف تو دونوں جگہ آئے گی لیکن فرق سمجھ میں آ رہا ہے؟ بعض اوقات حذف ہو گا ہی صرف تخفیف کے لیے، اور بعض اوقات حذف ہو گا تو کسی اور علت کی وجہ سے لیکن اس حذف کی وجہ سے کیا آ جائے گی؟ تخفیف آ جائے گی۔ جیسے قَاضٍ۔ قَاضٍ اصل میں کیا تھا؟ قَاضِیٌ۔ پھر یا پر ضمہ ثقیل تھا گرا دیا۔ تو یا ساکن ہوئی، آگے نونِ تنوین بھی ساکن۔ کیا بن گیا؟ قَاضِیْنْ۔ اب یہاں یا کو گرا دیا۔ کیوں گرایا؟ اجتماعِ ساکنین کی وجہ سے گرایا، تخفیف کے لیے نہیں گرایا، کس کی وجہ سے گرایا؟ تو اس علت کی وجہ سے یا گری تو کیا بن گیا؟ قَاضٍ۔ تو اس علت کی وجہ سے یا گری اور تخفیف آئی یا نہیں آئی؟ تخفیف تو پھر بھی آ گئی۔ یا جیسے عَصاً بھئی۔ عَصَا لاٹھی کو کہتے ہیں۔ یہ اصل میں تھا عَصَوٌ۔ عَصَوٌ، واو متحرک ماقبل فتحہ اس کو کس سے بدلا؟ الف سے۔ تو الف بھی ساکن، آگے نونِ تنوین بھی ہے وہ بھی ساکن۔ تو عَصَانْ ہو گیا۔ پھر الف بھی ساکن نون بھی ساکن اجتماعِ ساکنین آیا، اول مدہ ہو تو اس کو گراتے ہیں، تو الف گر گیا کیا بن گیا؟ عَصاً۔ تو یہاں جو الف کو گرایا تخفیف کے لیے گرایا یا کسی اور علت کی وجہ سے؟ کسی اور علت کی وجہ سے، اور تخفیف پھر بھی آ گئی۔ تو جہاں بھی حذف ہو گا تخفیف تو ضرور آئے گی، لیکن یہاں جو حذف کیا جا رہا ہے وہاں کوئی اور علت نہیں بلکہ صرف تخفیف ہی مقصود ہے۔ فرق سمجھ میں آ گیا؟ اور یاد رکھو کبھی کبھار حذف ویسے بھی کیا جاتا ہے، جیسے یَدٌ اور دَمٌ۔ یَدٌ اصل میں کیا تھا؟ یَدَوٌ۔ دَمٌ اصل میں کیا تھا؟ دَمَوٌ۔ تو ان کے آخر سے واو کو حذف کیا گیا اور خلاف القیاس حذف کیا گیا۔ تو بعض اوقات خلاف القیاس بھی کسی لفظ کے آخر سے کسی حرف کو حذف کر لیا جاتا ہے۔ تو وہاں کوئی علت بھی نہیں ہے، وہاں بھی کوئی علت نہیں، اور اس کی وجہ سے بھی تخفیف آئی، لیکن ان کا اعتبار نہیں کیونکہ وہ نہایت قلیل ہیں، وہ شاذ ہیں بھئی، اور شاذ کا کوئی اعتبار نہیں، قوانین جو ہیں وہ شاذ چیزوں پر مرتب نہیں ہوتے بلکہ کثیر الاستعمال چیزوں پر قوانین مرتب ہوتے ہیں۔
تو کہتے ہیں: تَخْفِیْفاً أَیْ لِمُجَرَّدِ التَّخْفِیْفِ یعنی صرف تخفیف کے لیے یہ حذف کیا جاتا ہے، لَا لِعِلَّۃٍ أُخْرٰی نہ کہ کسی دوسری ایسی علت کی وجہ سے مُفْضِیَۃٍ إِلَی الْحَذْفِ جو پہنچانے والی ہو اس حذف تک الْمُسْتَلْزِمِ لِلتَّخْفِیْفِ وہ حذف جو مستلزم ہے تخفیف کو یعنی جس کے ساتھ تخفیف لازم ہے بھئی۔
فَعَلٰی ہٰذَا یَکُوْنُ ذٰلِکَ التَّعْرِیْفُ مَخْصُوْصاً بِتَرْخِیْمِ الْمُنَادٰی۔ میں نے آپ کو بتایا بھئی یہ تعریف ترخیمِ منادیٰ کی بھی ہو سکتی ہے اور مطلقِ ترخیم کی بھی ہو سکتی ہے، تو اب بیان کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: فَعَلٰی ہٰذَا تو بنا بر اس کے یعنی بنا بر اس کے کہ ہُوَ ضمیر کس کو لوٹائیں؟ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو لوٹائیں، توجہ ہے، اور آخِرِہٖ کی ہا ضمیر کس کو لوٹائیں؟ مُنَادٰی کو لوٹائیں، فَعَلٰی ہٰذَا اس بنا پر اس تقدیر پر یَکُوْنُ ذٰلِکَ التَّعْرِیْفُ مَخْصُوْصاً بِتَرْخِیْمِ الْمُنَادٰی تو یہ جو تعریف ذکر کی اوپر یہ خاص ہے کس کے ساتھ؟ ترخیمِ منادیٰ کے ساتھ یعنی یہ اس کی تعریف ہے۔ وَ یُعْلَمُ مِنْہُ تَرْخِیْمُ غَیْرِ الْمُنَادٰی بِالْمُقَایَسَۃِ، اور اس سے معلوم ہو جاتی ہے غیرِ منادیٰ کی ترخیم بھی بِالْمُقَایَسَۃِ قیاس کرتے ہوئے۔ غیرِ منادیٰ میں بھی ترخیم کی جاتی ہے تو اسی پر قیاس کر کے غیرِ منادیٰ کی ترخیم کو بھی جانا جا سکتا ہے کہ غیرِ منادیٰ میں بھی کیا کیا جاتا ہے؟ تخفیف کے لیے ضرورت کی وجہ سے کیا کر لیا جاتا ہے؟ حذف کر لیا جاتا ہے۔ وَ یُمْکِنُ حَمْلُہٗ عَلٰی تَعْرِیْفِ التَّرْخِیْمِ مُطْلَقاً، اور یہ جو تعریف کی اس کو محمول کیا جا سکتا ہے عَلٰی تَعْرِیْفِ التَّرْخِیْمِ مُطْلَقاً مطلقاً ترخیم کی تعریف پر بھی۔ اس عبارت کو محمول کیا جا سکتا ہے مطلقِ ترخیم کی تعریف پر بھی، بِإِرْجَاعِ الضَّمِیْرِ الْمَرْفُوْعِ إِلَی التَّرْخِیْمِ مُطْلَقاً بایں صورت کہ لوٹایا جائے وہ جو ضمیرِ مرفوع ہے یعنی وہ جو ہُوَ ضمیر تھی، وہ جو ضمیرِ مرفوع ہے اس کو لوٹایا جائے إِلَی التَّرْخِیْمِ مُطْلَقاً کس کی طرف؟ مطلقِ ترخیم کی طرف مُطْلَقاً اس حال میں کہ وہ ترخیم کیا ہو مطلق ہو یعنی منادیٰ کی قید اس میں نہ ہو، وَ الضَّمِیْرِ الْمَجْرُوْرِ إِلَی الْإِسْمِ اور ضمیرِ مجرور کو لوٹایا جائے إِلَی الْإِسْمِ کس کی طرف؟ اسم کی طرف۔ توجہ ہے؟ پہلے صاحبِ جامی نے ہُوَ ضمیر کس کو لوٹائی؟ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو اور آخِرِہٖ کی ہا ضمیر کس کو لوٹائی؟ مُنَادٰی کو۔ دوسری صورت یہ ہے کہ یہ تعریف کس کی بنا لیں؟ مطلقِ ترخیم کی۔ ہُوَ ضمیر کس کو لوٹائیں؟ مطلقِ ترخیم کو اور آخِرِہٖ کی ہا ضمیر کس کو لوٹائیں؟ اسم کو لوٹائیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہی دوبارہ دیکھیں، کہتے ہیں: بِإِرْجَاعِ الضَّمِیْرِ الْمَرْفُوْعِ إِلَی التَّرْخِیْمِ مُطْلَقاً بایں صورت کہ لوٹایا جائے ضمیرِ مرفوع کو ترخیم کی طرف، وہ ترخیم جو مطلق ہو، وَ الضَّمِیْرِ الْمَجْرُوْرِ إِلَی الْإِسْمِ اور ضمیرِ مجرور کو لوٹایا جائے اسم کی طرف۔
وَ شَرْطُہٗ اور اس کی شرط یہ ہے۔ اب ترخیم کی شرطیں بیان ہونے لگی ہیں۔ معلوم ہوا یہ شَرْطُہٗ کی ہا ضمیر، اس میں بھی دو احتمال آ گئے۔ اگر پیچھے ترخیمِ منادیٰ کی تعریف کی تھی کس کی؟ ترخیمِ منادیٰ کی، تو اس ترخیمِ منادیٰ کی شرط یہ، یہ آگے اس کی شرطیں ہیں۔ تو پھر تو کوئی تقدیرِ عبارت نکالنے کی ضرورت نہیں، تعریف بھی کس کی کی؟ ترخیمِ منادیٰ کی، اور شرطیں بھی کس کی ہیں؟ ترخیمِ منادیٰ کی۔ لیکن اگر پیچھے تعریف کو مطلقِ ترخیم کی تعریف قرار دیا جائے، تعریف کس کی کی مثلاً؟ مطلقِ ترخیم کی، اور آگے شرطیں کس کی ہیں؟ ترخیمِ منادیٰ کی، تو پھر تو مناسبت نہیں بن رہی۔ تو پھر درمیان میں ایک اور قید بڑھا دینا، کیا؟ وَ شَرْطُہٗ اور ترخیم کی شرط یہ ہے جب یہ منادیٰ کے اندر واقع ہو۔ ترخیم کی شرط یہ ہے کب؟ جب منادیٰ کے اندر ترخیم ہو تو پھر اس کی یہ شرطیں ہیں۔ دیکھا، منادیٰ کے اندر جب ترخیم ہو یہ لفظ یہ قید اس میں بڑھا دینا۔ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: وَ شَرْطُہٗ أَیْ شَرْطُ تَرْخِیْمِ الْمُنَادٰی عَلَی التَّقْدِیْرِ الْأَوَّلِ، ترخیمِ منادیٰ کی شرط پہلی تقدیر پر۔ پہلی تقدیر کون سی تھی؟ کہ یہ تعریف کس کی بناؤ؟ ترخیمِ منادیٰ کی تعریف بناؤ، تو پھر شَرْطُہٗ کی ہا ضمیر بھی کس کو راجع کرو؟ تَرْخِیْمُ الْمُنَادٰی کو۔ أَوْ شَرْطُ التَّرْخِیْمِ اور اگر یہ تعریف کس کی تھی؟ مطلقِ ترخیم کی، تو یہ شَرْطُہٗ کی ہا ضمیر بھی کس کو لوٹانی پڑے گی؟ مطلقِ ترخیم کو، اور شرطیں تو کس کی ہیں؟ ترخیمِ منادیٰ کی، تو پھر کیا کہیں گے؟ مطلقِ ترخیم کی شرط یہ ہے جب یہ کس میں واقع ہو؟ منادیٰ میں ہو تو پھر اس کی یہ شرطیں ہیں۔ شَرْطُہٗ مطلقِ ترخیم کی شرط، اور آگے تو شرطیں کس کی ہیں؟ ترخیمِ منادیٰ کی، تو مطلقِ ترخیم کی شرط جب یہ کہاں پر یہ مطلقِ ترخیم ہو؟ منادیٰ کے اندر ہو، تو پھر اس کی یہ شرطیں ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: أَوْ شَرْطُ التَّرْخِیْمِ اور یا ترخیم کی شرط، دیکھو اب ضمیر صرف ترخیم کو لوٹائی، أَوْ شَرْطُ التَّرْخِیْمِ یا ترخیم کی شرط، دیکھو یہ قید بڑھانے لگے ہیں: إِذَا کَانَ وَاقِعاً فِی الْمُنَادٰی جب یہ ترخیم کس میں واقع ہو؟ منادیٰ میں ہو تو اس وقت اس کی یہ شرطیں ہیں بھئی۔ عبارت بھی سمجھ میں آئی یا نہیں؟ جی۔ پھر دیکھو: وَ شَرْطُہٗ أَیْ شَرْطُ تَرْخِیْمِ الْمُنَادٰی عَلَی التَّقْدِیْرِ الْأَوَّلِ ترخیمِ منادیٰ کی شرط پہلی تقدیر پر، أَوْ شَرْطُ التَّرْخِیْمِ إِذَا کَانَ وَاقِعاً فِی الْمُنَادٰی عَلَی التَّقْدِیْرِ الثَّانِیْ، یا ترخیم کی شرط جب یہ منادیٰ کے اندر واقع ہو دوسری تقدیر پر، یعنی جب اس کو کس کی تعریف بنایا تھا؟ مطلقِ ترخیم کی۔ تو أُمُوْرٌ أَرْبَعَۃٌ وہ شرط کیا ہے؟ أُمُوْرٌ أَرْبَعَۃٌ چار چیزیں ہیں بھئی۔ ثَلَاثَۃٌ مِنْہَا عَدَمِیَّۃٌ، تین چیزیں ان میں سے عدمی ہیں، وَ ہِیَ اور وہ یہ، وہ عدمی چیزیں اب بیان کرنے لگے ہیں۔ وَ ہِیَ اور وہ یہ: أَنْ لَّا یَکُوْنَ مُضَافاً کہ وہ جو منادیٰ ہے وہ مضاف نہ ہو۔ منادیٰ مضاف نہ ہو، حَقِیْقَۃً أَوْ حُکْماً یعنی حقیقتاً بھی مضاف نہ ہو اور حکماً بھی مضاف نہ ہو۔ آپ کو میں نے بتلایا تھا کہ اضافت دو قسم پر ہے: ایک اضافتِ معنوی اور ایک اضافتِ لفظی۔ اضافتِ لفظی کسے کہتے ہیں؟ کہ صیغہ صفت کا ہو اور مضاف ہو اپنے معمول کی طرف۔ اور صفت کے صیغے سے ہر صفت کا صیغہ نہیں مراد: اسمِ فاعل، اسمِ مفعول اور صفتِ مشبہ۔ یہ تین صیغے، ان میں سے کوئی صیغہ ہو اور پھر اپنے معمول کی طرف مضاف ہو جائے تو اس کو اضافتِ لفظی کہتے ہیں۔ اور میں نے مثال ذکر کی تھی جیسے زَیْدٌ ضَارِبٌ عَمْراً۔ زَیْدٌ ضَارِبٌ عَمْراً، زَیْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، ضَارِبٌ مرفوع لفظاً صیغۂ اسمِ فاعل، اس کے اندر ہُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو راجع؟ زید کو، کیونکہ خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ مبتدا سے۔ اور عَمْراً کیوں منصوب ہے؟ یہ مفعول بہ ہے کس کے لیے؟ ضَارِبٌ کے لیے۔ تو معلوم ہوا یہ عَمْراً معمول ہے ضَارِبٌ اسمِ فاعل کا۔ اب اس ضَارِب کی اضافت کر دو عمرو کی طرف: زَیْدٌ ضَارِبُ عَمْرٍو۔ تو یہ جو صفت کا صیغہ ہے یہ مضاف ہو گیا اپنے معمول کی طرف، اس کو کہتے ہیں اضافتِ لفظی۔ اور یاد رکھو اضافتِ لفظی صرف لفظوں میں تخفیف کا فائدہ دیتی ہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس اضافت کی وجہ سے ضَارِبٌ سے تنوین گر گئی بس، ضَارِبُ عَمْرٍو ہو گیا تنوین گر گئی، باقی لفظوں میں کوئی فائدہ نہیں دیا۔ آپ نے پڑھا ہے کہ کوئی لفظ جب معرفہ کی طرف مضاف ہو تو وہ کیا بن جاتا ہے؟ معرفہ۔ لیکن ضَارِبُ عَمْرٍو، تو ضَارِب مضاف ہے عَمْرٍو آگے علم کی طرف لیکن پھر بھی یہ اسی طرح نکرہ کا نکرہ ہے۔ تو یہ جو اضافتِ لفظی ہوتی ہے یہ تقدیرِ انفصال میں ہوتی ہے، یعنی یہ اسی طرح ہے جیسے الگ تھی، جیسے ضَارِبٌ عَمْراً تھا، ضَارِبٌ الگ تھا، ابھی بھی یہ
کا نکرہ ہی ہے، جیسے عَارِضٌ نکرہ مُمْطِرُنَا بھی نکرہ ہے، اس نے صرف تنوین گرائی ہے اور اس میں نہ تعریف آئی نہ تخصیص آئی۔ تو بہرحال چاہے اضافتِ لفظی ہو چاہے اضافتِ معنوی ہو، دونوں میں اضافت تو ہے۔ دونوں میں اضافت تو ہے۔ تو ان میں حقیقتاً اضافت ہے۔ انہوں نے کیا کہا کتاب پر دیکھیں: أَنْ لَّا یَکُوْنَ مُضَافاً کہ وہ منادیٰ مضاف نہ ہو، حَقِیْقَۃً أَوْ حُکْماً صاحبِ جامی اس کے اندر تعمیم کر رہے ہیں، کہ نہ حقیقتاً مضاف ہو نہ حکماً۔ حقیقتاً مضاف میں کون کون آ گئے؟ مضافِ معنوی بھی آ گیا اور مضافِ لفظی بھی آ گیا، اضافت تو ہے دونوں کے اندر بھئی۔ اور حکماً مضاف کے اندر مشابہِ مضاف داخل ہو گیا، یَا طَالِعاً جَبَلاً، یہ طَالِعاً کیا ہے؟ مشابہِ مضاف ہے، یہ مضاف تو نہیں لیکن مشابہ۔ تو جب کہا أَنْ لَّا یَکُوْنَ مُضَافاً وہ منادیٰ مضاف نہ ہو، چاہے مضاف حقیقتاً ہو چاہے حکماً، تو مضافِ معنوی بھی نکل گیا وہ بھی نہیں ہونا چاہیے، مضافِ لفظی بھی نکل گیا وہ بھی نہیں ہونا چاہیے، اور چاہے حکماً مضاف ہو یعنی مشابہِ مضاف ہو وہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ سب نکل گئے، بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں: أَنْ لَّا یَکُوْنَ مُضَافاً کہ وہ منادیٰ مضاف نہ ہو حَقِیْقَۃً أَوْ حُکْماً چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً دونوں نہیں ہونا چاہیے۔ فَدَخَلَ فِیْہِ الْمُشَبَّہُ بِالْمُضَافِ أَیْضاً، تو اس کے اندر مشبہ بالمضاف بھی داخل ہو گیا یعنی مشابہِ مضاف بھی داخل ہو گیا یعنی وہ بھی نہیں ہونا چاہیے بھئی منادیٰ۔ إِذْ لَا یُمْکِنُ الْحَذْفُ مِنَ الْأَوَّلِ۔ اچھا بھئی یہ شرط کیوں لگائی کہ منادیٰ میں جب آپ ترخیم کرنے لگے ہیں تو اس کو مضاف نہیں ہونا چاہیے؟ وجہ یہ، وجہ یہ، مثلاً یَا عَبْدَ اللہِ، اب ترخیم کی دو ہی صورتیں ہیں: یا تو ترخیم کریں گے آپ عَبْد کے آخر سے، یا لفظِ اللہ کے آخر سے۔ انہوں نے کیا کہا؟ آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں تو منادیٰ کو مضاف نہیں ہونا چاہیے۔ کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ وجہ میں بیان کر رہا ہوں، وجہ آپ کو یہ بتلائیں گے۔ وجہ یہ کہ آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں، دو ہی جگہیں ہیں نا مضاف مضاف الیہ ہیں، تو یا تو مضاف میں سے ترخیم کریں گے یا مضاف الیہ۔ اگر آپ مضاف سے ترخیم کرنا چاہتے ہیں، بھئی مضاف تو کلمے کا آخر نہیں ہے، آخر تو مضاف الیہ ہے۔ آخر تو مضاف الیہ ہے۔ دیکھو یاد رکھو یہ جو مضاف ہے نا اس کا معنی مضاف الیہ کو ملائے بغیر پورا ہی نہیں ہوتا۔ مثلاً میں کہتا ہوں غُلَام، دنیا کے ہر غلام پر یہ لفظ صادق آ رہا ہے۔ لیکن جب میں کہتا ہوں غُلَامُ زَیْدٍ، اس سے خاص زید کا غلام مراد ہے۔ اس سے خاص زید کا غلام مراد ہے کوئی اور غلام مراد نہیں۔ لہٰذا اب میں اس سے زید کو ختم کرتا ہوں، کس کو ختم کرتا ہوں؟ یعنی مضاف الیہ کو میں ختم کرتا ہوں، صرف غُلَام رہ گیا۔ اب یہ غُلَام اس خاص غلام پہ دلالت کر رہا ہے؟ نہیں۔ تو یہ معنی کے اعتبار سے مضاف کے لیے مضاف الیہ ضروری ہوتا ہے، اس کے بغیر اس کی دلالت ہی صحیح نہیں ہے۔ صرف غُلَام کہوں گا وہ تو عام غلاموں پر صادق آئے گا، حالانکہ میں ہر غلام کا ارادہ نہیں کر رہا بلکہ کس کا کر رہا ہوں؟ زید کے غلام کا۔ تو جب زید کے غلام کا ارادہ کر رہا ہوں تو زید کو بھی ساتھ جوڑنا پڑے گا اس کے بغیر یہ دلالت ہو ہی نہیں سکتی۔ توجہ ہے؟ تو مضاف الیہ کا اتصال ہوتا ہے کس کے ساتھ؟ مضاف کے ساتھ، اس کے بغیر اس کا معنی پورا نہیں۔ تو یہاں دیکھو ایک مضاف ہوا ایک مضاف الیہ۔ اگر آپ مضاف سے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ مضاف میں ترخیم کرنا چاہتے ہیں، تو مضاف تو ابھی پورا ہی نہیں ہوا، آگے مضاف الیہ بھی اس کے ساتھ ضروری ہے، معنی کے اعتبار سے یہ ابھی پورا ہی نہیں ہوا جب تک مضاف الیہ ساتھ نہیں ملے گا۔ تو ترخیم تو آخرِ کلمہ سے کی جاتی ہے، درمیانِ کلمہ میں تو نہیں کی جاتی۔ تو مضاف کا آخر تو درمیان میں آ چکا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معنی کے اعتبار سے مضاف سے ترخیم ہم نہیں کر سکتے کیونکہ اس کا معنی ابھی پورا ہی نہیں ہوا۔ اور اگر آپ مضاف الیہ سے ترخیم کرنا چاہتے ہیں، تو بھئی مضاف الیہ تو منادیٰ ہی نہیں ہے، منادیٰ تو مضاف ہے۔ تو معلوم ہوا نہ مضاف سے ترخیم کر سکتے ہیں نہ مضاف الیہ سے۔ مضاف سے کیوں نہیں کر سکتے؟ کیونکہ یہ آخرِ کلمہ ہی نہیں ہے کیونکہ اس کا معنی مضاف الیہ کے بغیر پورا ہی نہیں ہے بھئی۔ اور اگر آپ مضاف الیہ سے ترخیم کرنا چاہتے ہیں بھئی، تو مضاف الیہ تو منادیٰ ہی نہیں ہے، منادیٰ تو مضاف ہے بھئی۔ تو معلوم ہوا نہ مضاف سے ترخیم ہو سکتی ہے اور نہ مضاف الیہ سے۔ کیوں؟ مضاف سے کرتے ہو تو رکاوٹ معنی بنے گا، کیونکہ معنی اس کا پورا نہیں۔ اور مضاف الیہ سے کرو گے تو رکاوٹ لفظ بنے گا کیونکہ لفظوں میں تو یہ منادیٰ ہی نہیں ہے، منادیٰ تو مضاف ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی۔ تو کہتے ہیں: إِذْ لَا یُمْکِنُ الْحَذْفُ مِنَ الْأَوَّلِ اس لیے کیونکہ ممکن نہیں ہے پہلے سے حذف کرنا یعنی مضاف سے حذف ممکن نہیں ہے، لِأَنَّہٗ لَیْسَ آخِرَ أَجْزَاءِ الْمُنَادٰی اس لیے کیونکہ یہ منادیٰ کے اجزاء کا آخر نہیں ہے نَظَراً إِلَی الْمَعْنٰی کس کی طرف نظر کرتے ہوئے؟ معنی کی طرف نظر کرتے ہوئے، معنی کے اعتبار سے تو مضاف الیہ ملے گا پھر اس مضاف کا معنی پورا ہو گا۔ وَ لَا مِنَ الثَّانِیْ اور ثانی یعنی مضاف الیہ سے بھی آپ ترخیم نہیں کر سکتے، لِأَنَّہٗ لَیْسَ آخِرَ أَجْزَائِہٖ اس لیے کیونکہ یہ منادیٰ کا آخری جز نہیں، نَظَراً إِلَی اللَّفْظِ کس کی طرف نظر کرتے ہوئے؟ لفظوں کی طرف نظر کرتے ہوئے، بلکہ یہ تو مضاف الیہ ہے یہ تو مضاف الیہ ہے اور منادیٰ تو مضاف ہے بھئی۔ فَامْتَنَعَ التَّرْخِیْمُ فِیْہِمَا بِالْکُلِّیَّۃِ، تو ممتنع ہو گئی ترخیم ان دونوں کے اندر بِالْکُلِّیَّۃِ پورے طور پر۔ یعنی کسی سے بھی ترخیم نہیں کر سکتے، نہ مضاف سے اور نہ مضاف الیہ سے۔
آگے دیکھیے: وَ أَنْ لَّا یَکُوْنَ مُسْتَغَاثاً، اور دوسری عدمی شرط یہ ہے کہ وہ منادیٰ مستغاث نہیں ہونا چاہیے جس سے آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں۔ بھئی کیا وجہ ہے؟ مستغاث کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی ندا کے دو اثر ہیں۔ ندا سے کلمے میں جو منادیٰ ہے اس کے اندر دو چیزوں میں سے ایک ضرور آئے گی: یا تو اس کے اندر نصب آئے گا یا اس کے اندر بنا آئے گی۔ آپ نے پڑھا منادیٰ مفرد معرفہ تو وہ مبنی ہوتا ہے ضمہ پر۔ دیکھا، یا تو لفظ مبنی بن جاتا ہے ندا کی وجہ سے یا اس میں نصب آتا ہے اگر مضاف یا مشابہِ مضاف یا نکرہ غیر معینہ ہو۔ یَا عَبْدَ اللہِ دیکھو نصب آیا، یَا طَالِعاً جَبَلاً دیکھو نصب آیا، اور یَا رَجُلاً خُذْ بِیَدِیْ جب اندھا کسی غیر معین کو کہے، تو دیکھو نصب آیا۔ تو ندا کی دو علامتیں ہیں، دو اثر ہیں، ندا کے دو اثر ہیں: یا تو منادیٰ میں کیا آئے گی؟ بنا یعنی وہ مبنی بنے گا مبنی علی الضم، یا اس کے اندر کیا آئے گا؟ نصب آئے گا۔ مبنی کیوں بنتا ہے؟ کیونکہ وہ کاف ضمیر کی جگہ آیا ہے، مخاطب ہے نا، اور مخاطب کے لیے تو ضمیر استعمال کرتے ہیں نام نہیں استعمال کرتے۔ اور نصب کیوں آتا ہے منادیٰ پر؟ کیونکہ وہ دراصل مفعول بہ ہے أَدْعُوْ کے لیے بھئی۔ تو ندا کے کتنے اثر؟ دو۔ کون کون سے؟ یا تو بنا ہے مبنی ہونا، مبنی ہونا، اور دوسرا کیا؟ نصب ہے۔ اور مستغاث میں دونوں میں سے ایک بھی نہیں ہے۔ اس میں جب ندا کا اثر نہیں آیا، اور ترخیم تو کس کی خصوصیت ہے؟ منادیٰ کی۔ عام کلام میں ترخیم صرف کس میں جائز ہے؟ منادیٰ میں جائز ہے، کسی اور اسم میں ترخیم جائز نہیں عام کلام کے اندر۔ تو جب مستغاث میں ندا کا اثر ظاہر ہی نہیں ہوا تو پھر اس میں ترخیم آپ کیسے کریں گے؟ وہ تو منادیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ ترخیم کس کے ساتھ خاص؟ عام کلام میں منادیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ اور مستغاث میں ندا کا اثر ہی نہیں آیا، جب ندا کا اثر ہی نہیں آیا تو منادیٰ کے ساتھ جو ایک چیز خاص تھی وہ یہاں آپ لاگو نہیں کر سکتے بھئی۔ کس طرح اس میں ندا کا اثر نہیں ہے؟ دیکھو مستغاث، مستغاث میں آپ نے پڑھا ایک تو اس پر لام کبھی لے آتے ہیں: یَا لَزَیْدٍ۔ جب یَا لَزَیْدٍ، یہ زید کون ہے؟ مستغاث۔ یہ مبنی ہے؟ یہ تو معرب ہے، لام جارہ اس پر داخل ہے جر دے رہا ہے۔ اور کیا اس پر نصب ہے؟ نہیں۔ یَا لَزَیْدٍ یہ زید پر نہ نصب ہے نہ یہ مبنی ہے، بھئی ندا کے تو دو ہی اثر تھے: یا منادیٰ کو کیا بناتا ہے؟ مبنی، یا اس پر کیا لاتا ہے؟ نصب۔ اور یہ جو یَا لَزَیْدٍ یہاں نہ نصب آیا اور نہ یہ مبنی ہے۔ دوسرا مستغاث کون تھا جس کے آخر میں الف آتا تھا: یَا زَیْدَا۔ یہ کیا ہے؟ یہ مبنی علی الفتح ہے۔ یہ مبنی علی الفتح ہے۔ بھئی اس میں تو ندا کا اثر ہے یہ بھی تو مبنی ہے نا؟ تو جواب یہ کہ بھئی یہ جو مبنی علی الفتح ہوا یہ ندا کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ اس کے آخر میں الف آ گیا اور الف اپنے سے ماقبل کیا چاہتا ہے؟ فتحہ چاہتا ہے، تو یہ الف کی وجہ سے مبنی ہوا ہے۔ اور نیز دوسری وجہ ذکر کریں گے، مستغاث بالالف میں یہ دوسری وجہ ذکر کریں گے کہ مستغاث بالالف میں تو الف کو ساتھ ملاتے ہیں تاکہ آواز لمبی ہو جائے۔ بھئی ایک شخص تکلیف میں ہے، دکھ میں ہے، غم میں ہے، آپ اس کی مدد کے لیے کسی دوسرے کو آواز دینا چاہتے ہیں۔ توجہ ہے؟ عمرو تکلیف میں ہے، کون؟ عمرو۔ میں اس کے لیے زید کو ندا دیتا ہوں: یَا زَیْدَا۔ تو دیکھو اس میں تو مستغاث کے ساتھ الف کو ملایا جاتا ہے تاکہ آواز لمبی ہو جائے، کیونکہ اظہارِ دکھ کرنا ہے، فریاد کرنی ہے۔ بلکہ اس کے ساتھ آپ نے پڑھا ہے کبھی ہا بھی ملاتے ہیں: یَا زَیْدَاہْ۔ کیوں ملاتے ہیں؟ آواز تاکہ اور لمبی ہو جائے بھئی۔ تو اس میں تو آواز کو لمبا کرنا مقصود ہے، اور ترخیم تو اس کی ضد ہے، ترخیم میں تو حذف کیا جاتا ہے۔ تو لہٰذا وہ مستغاث جس پر لام داخل ہے اس میں ندا کا اثر نہیں آیا، نہ وہ مبنی ہوا اور نہ اس پر فتحہ، لہٰذا وہ چیز جو خاص تھی منادیٰ کے اندر وہ اس پر لاگو نہیں ہو سکتی۔ اور نیز وہ مستغاث جو الف کے ساتھ ہے، تو اس میں تو الف کو ساتھ اس لیے بڑھایا تاکہ آواز لمبی ہو جائے بھئی، آواز لمبی ہو جائے، تو اگر حذف کریں گے تو یہ تو اس کی ضد بن جائے گا بھئی، ایک طرف مقصد ہے آواز کو لمبا کرنا اور دوسری طرف آپ حذف بھی کر رہے ہیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں: وَ أَنْ لَّا یَکُوْنَ مُسْتَغَاثاً اور وہ منادیٰ مستغاث نہیں ہونا چاہیے، لَا مَجْرُوْراً بِاللَّامِ، مستغاث دو تھے نا: ایک مجرور باللام ہے اور ایک جس کے آخر میں الف ہے یعنی وہ مبنی علی الفتح ہے، تو دونوں کو الگ الگ ذکر کریں گے۔ کہتے ہیں کہ وہ منادیٰ کو مستغاث نہیں ہونا چاہیے، لَا مَجْرُوْراً بِاللَّامِ نہ تو وہ مستغاث ہو جو مجرور باللام ہے لِعَدَمِ ظُہُوْرِ أَثَرِ النِّدَاءِ فِیْہِ اس لیے کیونکہ اس کے اندر ندا کا اثر ظاہر نہیں، ظاہر نہیں۔ بھئی ندا کا اثر کیا ہے؟ مِنَ النَّصْبِ أَوِ الْبِنَاءِ یعنی نصب یا مبنی ہونا۔ فَلَمْ یَرِدْ عَلَیْہِ التَّرْخِیْمُ الَّذِیْ ہُوَ مِنْ خَصَائِصِ الْمُنَادٰی، لہٰذا اس پر وارد نہیں ہو گی اس پر داخل نہیں ہو گی وہ ترخیم جو منادیٰ کے خصوصیات میں سے ہے۔ جب اس پر ندا کا اثر نہیں ظاہر ہوا تو منادیٰ کی خصوصیات میں سے ترخیم بھی اس پر نہیں آئے گی کیونکہ اس میں ندا کا اثر ہی نہیں۔ وَ لَا مَفْتُوْحاً اور نیز وہ مستغاث مفتوح بھی نہیں ہونا چاہیے بِزِیَادَۃِ الْأَلِفِ کس کے ساتھ؟ الف کی زیادتی کے ساتھ، لِأَنَّ الزِّیَادَۃَ تُنَافِی الْحَذْفَ اس لیے کیونکہ زیادتی وہ تو منافی ہے حذف کے۔ مستغاث کے آخر میں تو الف کو زیادہ کیا گیا ہے اور آپ حذف کریں گے یہ تو اس زیادتی کے منافی ہو جائے گا، دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنی ہے لِأَنَّ الزِّیَادَۃَ تُنَافِی الْحَذْفَ اس لیے کیونکہ زیادتی جو ہے وہ حذف کے منافی ہے۔
وَ لَمْ یَذْکُرِ الْمَنْدُوْبَ۔ جی بھئی، صاحبِ کافیہ نے کیا کہا؟ کہ وہ منادیٰ جس میں آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں، وہ مضاف بھی نہیں ہونا چاہیے، مستغاث بھی نہیں ہونا چاہیے اور جملہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ بھئی مندوب کو ذکر نہیں کیا، حالانکہ اور علماء نے مندوب کو بھی ذکر کیا ہے کہ جس منادیٰ میں آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں وہ مندوب نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ مندوب وہ ہے جس پر رویا جائے، اظہارِ غم کیا جائے۔ عرب کے ہاں کوئی مر جاتا اس پر روتے ماتم کرتے، مثلاً زید مر گیا ہے، زید مر گیا ہے تو ماتم کرتے اور اس کو پکارتے: یَا زَیْدُ، اور کبھی وَا بھی ساتھ جوڑ دیتے: وَا زَیْدُ۔ تو جس پر رویا جائے اور اظہارِ غم کیا جائے اس کو کیا کہتے ہیں؟ مندوب۔ تو مندوب کو بھی ذکر کرنا چاہیے تھا صاحبِ کافیہ کو کہ وہ منادیٰ جس میں آپ ترخیم کرنا چاہتے ہیں وہ مضاف بھی نہ ہو، مستغاث بھی نہ ہو، جملہ بھی نہ ہو اور مندوب بھی نہ ہو۔ تو صاحبِ کافیہ نے مندوب کی شرط کیوں نہیں لگائی بھئی کہ وہ بھی نہیں ہونا چاہیے؟ تو یہ بات پہلے گزر چکی ہے، جہاں منادیٰ کی بحث شروع ہوئی تھی وہاں بتلایا تھا کہ صاحبِ کافیہ کے نزدیک مندوب منادیٰ ہے ہی نہیں۔ کیونکہ منادیٰ اس کو کہتے ہیں جس کی توجہ مطلوب ہوتی ہے، جس کو ندا کس لیے دی جاتی ہے؟ اس کی توجہ مطلوب ہے، اور مندوب تو مر چکا ہے اس کی کوئی توجہ مطلوب نہیں ہے، صرف اظہارِ غم کے طور پر یَا زَیْدُ کہا جا رہا ہے اس کی توجہ مطلوب نہیں، جب توجہ مطلوب نہیں تو وہ منادیٰ نہیں۔ تو منادیٰ میں داخل ہی نہیں ہے تو اس کو خارج کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ چنانچہ آخر میں منادیٰ کی بحث کے بعد مندوب کو الگ ذکر کرتے ہیں صاحبِ کافیہ۔ جبکہ عام علمائے نحو کے نزدیک مندوب وہ منادیٰ میں داخل ہے، چنانچہ وہ پھر قید لگاتے ہیں کہ مندوب بھی نہیں ہونا چاہیے۔ تو کہتے ہیں: وَ لَمْ یَذْکُرِ الْمَنْدُوْبَ اور صاحبِ کافیہ نے مندوب
کو ذکر نہیں کیا، لِأَنَّہٗ لَیْسَ بِمُنَادًی عِنْدَہٗ اس لیے کیونکہ مندوب ان کے نزدیک منادیٰ ہے ہی نہیں۔
وَ أَنْ لَّا یَکُوْنَ جُمْلَۃً، اور تیسری عدمی شرط یہ کہ وہ منادیٰ جملہ نہیں ہونا چاہیے۔ مثلاً تَأَبَّطَ شَرًّا اور شَابَ قَرْنَاہَا۔ جی بھئی اس میں کیوں ترخیم نہیں کر سکتے؟ کہتے ہیں: لِأَنَّہٗ مَحْکِیٌّ کَمَا مَرَّ، اس لیے کیونکہ وہ محکی ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ تَأَبَّطَ شَرًّا یہ جملہ ہے جب اس کو کسی کا علم بنایا، نام بنایا تو اس پر کوئی اعراب نہیں آئے گا بلکہ وہ جملہ جس طرح پہلے تھا اسی طرح حکایت کر کے نقل کر دیا جائے گا، تو تَأَبَّطَ شَرًّا یہ مبنی رہے گا، شَابَ قَرْنَاہَا یہ مبنی رہے گا۔ تو جب اس کو حکایت کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی جائز نہیں، فَلَا یَتَغَیَّرُ بِالْحَذْفِ وَ غَیْرِہٖ، لہٰذا اس میں حذف یا اس کے علاوہ کسی اور ذریعے سے بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ بھئی جب وہ محکی ہے تو جوں کا توں نقل کرتے ہیں، کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی، نہ تو حذف کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس میں کوئی اور تبدیلی کی جاتی ہے، چنانچہ وہ نہایت قلیل ہے اس لیے صرف اتنا ہی کہہ کر بات ختم کر دیں۔
آگے چوتھی شرط جو وجودی شرط ہے، کہتے ہیں: وَ وَاحِدَۃٌ وُّجُوْدِیَّۃٌ، اور ایک شرط ان میں سے وجودی ہے، وَ ہِیَ أَحَدُ الْأَمْرَیْنِ اور وہ دو چیزوں میں سے ایک چیز ہے: إِمَّا کَوْنُہٗ عَلَماً زَائِداً عَلٰی ثَلَاثَۃِ أَحْرُفٍ، یا تو اس کا ایسا علم ہونا جو تین حروف سے زائد ہو۔ یعنی کم از کم چار حروف ہوں تاکہ حذف کرنے کے بعد کم از کم تین حروف باقی رہ جائیں۔ مِثْلُ یَا مَالِ فِیْ یَا مَالِکُ، جیسے یَا مَالِ، یَا مَالِکُ کے اندر۔ دیکھو مَالِک چار حروف پر ہے، آخر سے کاف کو اڑا دیا تو یَا مَالِ باقی رہ گیا، تین حروف بچ گئے۔ تو علم ہو اور تین حروف سے زائد ہو۔ إِذِ الْعَلَمُ یُعْرَفُ بِمُجَرَّدِ الْإِطْلَاقِ فَلَا یُخِلُّ بِفَہْمِہِ الْحَذْفُ، بھئی یہ شرط کیوں لگائی کہ وہ علم ہو اور تین حروف سے زائد ہو؟ علم کی شرط کیوں لگائی؟ بھئی دیکھو علم جو ہے وہ تو معروف ہوتا ہے، وہ نام کسی شخص کا ہوتا ہے اور سننے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ کس کو بلایا جا رہا ہے، تو اگر آپ اس کے آخر سے ایک حرف گرا بھی دیں گے تب بھی سمجھنے والے کے لیے اس کے سمجھنے میں کوئی خلل واقع نہیں ہو گا، وہ سمجھ جائے گا کہ مَالِک کو بلا رہا ہے، مَنْصُوْر کو بلا رہا ہے، حَارِث کو بلا رہا ہے، جَعْفَر کو بلا رہا ہے۔ لیکن اگر وہ علم نہ ہو، مثلاً کوئی نکرہ مقصودہ ہے یَا رَجُلُ، اب آپ اس کے آخر سے لام گرا کر کہیں یَا رَجُ، تو بھئی رَجُل کے آخر سے لام گرایا تو مخاطب کو سمجھنے میں التباس ہو گا کہ کس کو بلایا جا رہا ہے۔ تو کہتے ہیں: إِذِ الْعَلَمُ یُعْرَفُ بِمُجَرَّدِ الْإِطْلَاقِ اس لیے کیونکہ علم تو پہچانا جاتا ہے محض اطلاق سے ہی، فَلَا یُخِلُّ بِفَہْمِہِ الْحَذْفُ تو حذف کرنا اس کے سمجھنے میں کوئی خلل پیدا نہیں کرتا۔ وَ کَثْرَۃُ اسْتِعْمَالِہٖ تَدْعُوْ إِلَی التَّخْفِیْفِ، اور نیز علم کا کثرتِ استعمال بھی تخفیف کی طرف بلاتا ہے کیونکہ آدمی کا نام بار بار پکارا جاتا ہے تو کثرتِ استعمال کی وجہ سے تخفیف ہونی چاہیے۔ وَ کَوْنُہٗ زَائِداً عَلٰی ثَلَاثَۃٍ لِیَبْقٰی عَلٰی أَقَلِّ أُصُوْلِ الْمُعْرَبِ، اور اس کا تین حروف سے زائد ہونا اس لیے ہے تاکہ باقی رہے وہ اسم کم از کم اصولِ معرب پر، یعنی معرب کے جو کم سے کم اصول تین حروف ہیں اس پر باقی رہے، یعنی تین حروف باقی رہ جائیں۔
وَ إِمَّا کَوْنُہٗ بِتَاءِ التَّأْنِیْثِ، اور یا اس کا تائے تانیث کے ساتھ ہونا، یعنی علم نہ ہو بلکہ تائے تانیث اس کے آخر میں جڑی ہو چاہے علم ہو یا غیرِ علم، چاہے تین حروف سے زائد ہو یا تین حروف پر ہو۔ مثلاً شَاۃٌ بکری کو کہتے ہیں، شَاۃٌ کے اندر تین حروف ہیں: شین، الف اور تا، تو اس کی ترخیم کر سکتے ہیں: یَا شَا۔ یَا ثُبَۃُ، ثُبَۃ کہتے ہیں جماعت کو، ثا، با اور تا تین حروف ہیں، اس کی ترخیم کر سکتے ہیں: یَا ثُبَ، دیکھو تا گرا دی تو دو حروف رہ گئے، حالانکہ علم بھی نہیں ہے اور تین حروف سے زائد بھی نہیں ہے، لیکن چونکہ آخر میں تائے تانیث ہے اس لیے تا کو گرانا جائز ہے، چاہے نکرہ مقصودہ ہی کیوں نہ ہو جیسے یَا جَارِیَۃُ میں یَا جَارِیَ، یَا جَارِیَ۔ کہتے ہیں: سَوَاءٌ کَانَ عَلَماً أَوْ لَا، برابر ہے کہ وہ علم ہو یا نہ ہو، زَائِداً عَلَی الثَّلَاثَۃِ أَوْ لَا، تین حروف سے زائد ہو یا نہ ہو، مِثْلُ یَا شَا فِیْ یَا شَاۃُ، جیسے یَا شَا، یَا شَاۃُ کے اندر، وَ یَا طَلْحَ فِیْ یَا طَلْحَۃُ، اور یَا طَلْحَ، یَا طَلْحَۃُ کے اندر، وَ یَا عَائِشَ فِیْ یَا عَائِشَۃُ، اور یَا عَائِشَ، یَا عَائِشَۃُ کے اندر، وَ یَا جَارِیَ فِیْ یَا جَارِیَۃُ، اور یَا جَارِیَ، یَا جَارِیَۃُ کے اندر۔
بھئی یہ تائے تانیث کے اندر کیوں ترخیم جائز ہے چاہے علم نہ بھی ہو اور چاہے تین حروف سے زائد نہ بھی ہو؟ اس لیے کیونکہ تائے تانیث جو ہے یہ کلمے کا اصل حرف نہیں ہے، یہ زائد ہے اور کلمے کے آخر میں گویا ایک مستقل کلمے کے حکم میں ہے، تو اس کو گرا دینے سے کلمے کے اصول میں کوئی نقصان نہیں آتا، بلکہ عربی میں تائے تانیث کو کلمے کا جز ہی نہیں مانا جاتا اس کو ایک الگ اسم کے حکم میں سمجھا جاتا ہے جیسے مرکبِ مزجی میں بَعْلَبَکُّ کے دو حصے ہیں، ایسے ہی طَلْحَۃُ میں طَلْح اور تائے تانیث گویا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔
جی، یہ ہمارا آج کا سبق مکمل ہو گیا۔ وَ اللہُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔