نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ، أَمَّا بَعْدُ۔
مُنَادَىٰ کے بارے میں تفصیل چل رہی تھی، آج پڑھیں گے مُنَادَىٰ کے تَوَابِع کے بارے میں۔ مَتْن ذرا پہلے دیکھ لیجئے۔
وَتَوَابِعُ الْمُنَادَى الْمَبْنِيِّ الْمُفْرَدَةُ مِنَ التَّأْكِيدِ وَالصِّفَةِ وَعَطْفِ الْبَيَانِ وَالْمَعْطُوفِ بِحَرْفٍ الْمُمْتَنِعِ دُخُولُ يَا عَلَيْهِ تُرْفَعُ عَلَى لَفْظِهِ وَتُنْصَبُ عَلَى مَحَلِّهِ مِثْلُ يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ وَالْعَاقِلَ۔
مُنَادَىٰ کی بَحْث آپ نے پچھلے اسباق میں پڑھ لی کہ مُنَادَىٰ مَفْعُولٌ بِهِ کی ایک قسم ہے اور مُنَادَىٰ کی پانچ قسمیں آپ نے پڑھیں: مُنَادَىٰ مُفْرَد مَعْرِفَہ، نَكِرَہ مُعَيَّنَہ، نَكِرَہ غَيْر مُعَيَّنَہ، مُضَاف اور مُشَابِه مُضَاف۔ پہلی دو قسمیں یعنی مُفْرَد مَعْرِفَہ اور نَكِرَہ مُعَيَّنَہ، ان کا حُکْم آپ نے پڑھا کہ یہ دونوں مَبْنِي ہوتے ہیں عَلَامَتِ رَفْع پر۔ یعنی جو ان میں حالتِ رَفْعِی میں علامتِ رَفْع ہوتی ہے وہی اس میں بِنا کی علامت ہوگی۔ مثلاً مُفْرَد مُنْصَرِف میں حالتِ رَفْعِی میں ضَمَّہ ہوتا ہے تو مُنَادَىٰ ہونے کی صورت میں مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہوگا: يَا زَيْدُ، يَا رَجُلُ۔ تَثْنِيَہ اور مُلْحَق بِتَثْنِيَہ میں علامتِ رَفْع أَلِف ہوتی ہے تو وہ مَبْنِي عَلَى الْأَلِف ہوں گے: يَا زَيْدَانِ، يَا رَجُلَانِ۔ جَمْع مُذَكَّر سَالِم اور مُلْحَق بِجَمْع مُذَكَّر سَالِم میں علامتِ رَفْع وَاو ہوتی ہے تو مُنَادَىٰ ہونے کی صورت میں یہ مَبْنِي عَلَى الْوَاو ہوں گے: يَا زَيْدُونَ، يَا رَجُلُونَ۔ جَمْع مُكَسَّر اور جَمْع مُؤَنَّث سَالِم میں علامتِ رَفْع ضَمَّہ ہوتی ہے تو یہ بھی مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہوں گے: يَا رِجَالُ، يَا مُسْلِمَاتُ۔ ہاں، اس کے علاوہ جو تین قسمیں ہیں یعنی نَكِرَہ غَيْر مُعَيَّنَہ، مُضَاف اور مُشَابِه مُضَاف، یہ مَنْصُوب ہوتے ہیں: يَا رَجُلًا خُذْ بِيَدِي، يَا عَبْدَ اللّٰهِ، يَا طَالِعًا جَبَلًا۔
اس کے بعد اب صاحبِ كَافِيَہ مُنَادَىٰ مَبْنِي کے تَوَابِع کا حُکْم ذکر فرما رہے ہیں۔ تَوَابِع، تَابِع کی جَمْع ہے۔ تَابِع کسے کہتے ہیں؟ یہ آپ نے نَحْو میں پڑھا ہے کہ تَابِع کہتے ہیں وہ کلمہ کہ جس کا اِعْرَاب وہی ہو جو اس کے مَا قَبْل کا ہو۔ یعنی مَا قَبْل پر رَفْع تو اس پر بھی رَفْع، مَا قَبْل پر نَصْب تو اس پر بھی نَصْب، مَا قَبْل پر جَرّ تو اس پر بھی جَرّ، اور دونوں میں عمل ایک ہی جِہَت سے ہو، یا یوں کہئے کہ تَابِع میں عامل براہِ راست عمل نہیں کرتا بلکہ وہ اپنے مَتْبُوع یعنی مَا قَبْل کے تَابِع ہو کر وہی اِعْرَاب پاتا ہے جو اس کے مَا قَبْل پر ہوتا ہے۔
تَوَابِع کی پانچ قسمیں ہیں: نمبر ایک صِفَت، نمبر دو تَأْكِيد، نمبر تین مَعْطُوف بِحَرْف، نمبر چار بَدَل، اور نمبر پانچ عَطْفِ بَيَان۔ یہ پانچ تَوَابِع ہیں۔
نمبر ایک صِفَت: صِفَت کہتے ہیں وہ تَابِع جو اپنے مَتْبُوع کے کسی مَعْنَى پر دَلَالَت کرے یا اس سے مُتَعَلِّق کسی چیز کے مَعْنَى پر دَلَالَت کرے۔ جیسے: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ۔ اس میں زَيْدٌ مَوْصُوف ہے اور الْعَالِمُ اس کی صِفَت ہے، کیونکہ یہ زَيْد کی صِفَت یعنی عِلْم پر دَلَالَت کر رہا ہے۔ اگر زَيْدٌ مَرْفُوع ہو تو الْعَالِمُ بھی مَرْفُوع ہوگا، اگر رَأَيْتُ زَيْدًا الْعَالِمَ کہیں تو مَنْصُوب ہوگا، اور اگر مَرَرْتُ بِزَيْدٍ الْعَالِمِ کہیں تو مَجْرُور ہوگا۔
نمبر دو تَأْكِيد: تَأْكِيد کہتے ہیں وہ تَابِع جو مَتْبُوع کی نِسْبَت کو یا اس کے شُمُول کو مُقَرَّر اور پختہ کرے۔ تَأْكِيد دو قسم پر ہے: تَأْكِيد لَفْظِي اور تَأْكِيد مَعْنَوِي۔ تَأْكِيد لَفْظِي یہ ہے کہ پہلے لَفْظ کو دوبارہ لَفْظًا دُہرا دیا جائے، جیسے: جَاءَنِي زَيْدٌ زَيْدٌ۔ اور تَأْكِيد مَعْنَوِي یہ ہے کہ مَتْبُوع کے بعد تَأْكِيد کے مخصوص الفاظ لائے جائیں، جیسے نَفْسُهُ، عَيْنُهُ، كُلُّهُ، أَجْمَعُ وغیرہ۔ مثلاً: جَاءَنِي زَيْدٌ نَفْسُهُ، جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ۔ اس میں بھی جو اِعْرَاب مَتْبُوع یعنی مُؤَكَّد کا ہوگا وہی تَأْكِيد کا ہوگا۔
نمبر تین مَعْطُوف بِحَرْف: یہ وہ تَابِع ہے جو اپنے مَتْبُوع کے بعد حَرْفِ عَطْف کے واسطے سے آتا ہے، جیسے وَاو، فَاء، ثُمَّ وغیرہ۔ مثلاً: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو۔ اس میں زَيْدٌ مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ ہے، وَاو حَرْفِ عَطْف ہے، اور عَمْرٌو مَعْطُوف بِحَرْف ہے۔ زَيْدٌ مَرْفُوع ہے تو عَمْرٌو بھی مَرْفُوع ہوگا، رَأَيْتُ زَيْدًا وَعَمْرًا میں مَنْصُوب، اور مَرَرْتُ بِزَيْدٍ وَعَمْرٍو میں مَجْرُور ہوگا۔
نمبر چار بَدَل: بَدَل وہ تَابِع ہے جو مَتْبُوع کے بعد بغیر کسی حَرْفِ عَطْف کے آئے اور حُكْم میں وہی مَقْصُود ہو، مَتْبُوع نہیں۔ جیسے: جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ۔ اس میں زَيْدٌ مُبْدَلٌ مِنْهُ ہے اور أَخُوكَ بَدَل ہے۔ یہاں اصل مَقْصُود أَخُوكَ ہے، زَيْدٌ کو بطورِ تَمْهِيد ذکر کیا گیا ہے۔ اور بَدَل کا اِعْرَاب بھی اپنے مُبْدَلٌ مِنْهُ کے مُطَابِق ہوتا ہے۔
نمبر پانچ عَطْفِ بَيَان: عَطْفِ بَيَان وہ تَابِع ہے جو صِفَت کے علاوہ ہو اور اپنے مَتْبُوع کی وَضَاحَت اور بَيَان کے لیے آئے، اور اس کے درمیان کوئی حَرْفِ عَطْف بھی نہ ہو۔ جیسے: جَاءَنِي أَبُو الْخَيْرِ زَيْدٌ، یا أَقْسَمَ بِاللّٰهِ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ۔ یہاں أَبُو الْخَيْرِ کُنْيَت ہے، اس سے مُتَعَلِّق ذِہْن میں یہ اشکال آ سکتا تھا کہ أَبُو الْخَيْرِ سے کون مُرَاد ہے، زَيْد مُرَاد ہے یا عَمْر؟ تو زَيْدٌ لا کر أَبُو الْخَيْرِ کی وَضَاحَت کر دی گئی۔ اس میں زَيْدٌ عَطْفِ بَيَان ہے اور أَبُو الْخَيْرِ مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ ہے، اور درمیان میں کوئی حَرْفِ عَطْف بھی نہیں، اور نیز یہ مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ کا بَيَان کر رہا ہے کہ أَبُو الْخَيْرِ سے کون مُرَاد ہے؟ زَيْد مُرَاد ہے، وہ عَمْر مُرَاد نہیں۔ تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ عَطْفِ بَيَان۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ تَوَابِع کتنے ہیں؟ پانچ۔ تَوَابِع پانچ ہیں: نمبر ایک صِفَت، نمبر دو تَأْكِيد ہے اور یہ دو قسم پر ہے کبھی لَفْظِي ہوگی اور کبھی مَعْنَوِي، نمبر تین مَعْطُوف بِحَرْف ہے، نمبر چار بَدَل ہے یہ تَوَابِع میں سے، اور نمبر پانچ عَطْفِ بَيَان۔ یہ جو تَوَابِع ہیں ان میں عامل براہِ راست عمل نہیں کرتا، یہ اپنے مَا قَبْل کے تَابِع ہوتے ہیں۔ مَا قَبْل پر رَفْع تو ان پر بھی رَفْع، مَا قَبْل پر نَصْب تو ان پر بھی نَصْب، مَا قَبْل پر جَرّ تو ان پر بھی جَرّ آئے گا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ تو اب ان تَوَابِع کا بَيَان کرنے لگے ہیں۔
یاد رکھو یہ جو تَوَابِع ہیں نا تَوَابِع، اس وقت دیکھو یہ بَحْث مَنْصُوبَات کی بَحْث ہم پڑھ رہے ہیں۔ پہلے مَرْفُوعَات کی بَحْث ہم نے پڑھی، اب مَنْصُوبَات پڑھ رہے ہیں، آگے مَجْرُورَات کی بَحْث آئے گی اور پھر اس کے بعد باقاعدہ تَوَابِع کو تفصیل کے ساتھ صاحبِ كَافِيَہ ذکر کریں گے اور ان پانچوں میں سے ہر ایک کی خوب تفصیل بیان کریں گے۔ تو سوال پیدا ہوتا ہے جب تَوَابِع کی وہاں آخر میں جا کر تفصیل بیان کر رہے ہیں تو پھر یہاں پر مُنَادَىٰ کے تَوَابِع کو ذکر کرنے کی کیا ضرورت؟ تَوَابِع کا تو آگے بَيَان آ رہا ہے۔ تو وجہ یہ کہ یہ جو مُنَادَىٰ کے تَوَابِع ہیں یہ باقی تَوَابِع سے تھوڑے سے مُخْتَلِف ہیں، اس لیے ان کو یہیں پر بیان کر دیا۔ باقی وہاں وہ عَام جتنے تَوَابِع ہیں سب کو وہاں بیان کریں گے۔ لیکن مُنَادَىٰ کے تَوَابِع جو ہیں وہ تھوڑے سے مُخْتَلِف ہیں۔ مَثَلًا آپ کو بتائیں گے: يَا زَيْدُ، یہ دیکھو مُنَادَىٰ ہے، مُفْرَد مَعْرِفَہ ہے اور مَبْنِي ہے عَلَامَتِ رَفْع پر، يَا زَيْدُ۔ اب اس زَيْد کی میں صِفَت لانا چاہتا ہوں الْعَاقِل، تو اس کی صِفَت دو طرح آپ لا سکتے ہیں: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، دیکھو صِفَت پر بھی رَفْع پڑھا: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، اور اس پر نَصْب بھی پڑھ سکتا ہوں میں: يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو مُنَادَىٰ کے اندر صِفَت پر دو طرح کے اِعْرَاب آ رہے ہیں: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ بھی پڑھ سکتے ہیں اور يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ تو باقی تَوَابِع میں اس طرح نہیں ہے بھئی۔ لہٰذا اس لیے چونکہ یہ مُنَادَىٰ کے تَوَابِع کا حُکْم تھوڑا سا مُخْتَلِف تھا، کچھ چیزیں ان کے ساتھ خَاص تھیں، تو مُنَادَىٰ کی جب بَحْث آئی تو یہیں پر صاحبِ كَافِيَہ نے ان کو ذکر بھی کر دیا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب ذرا پہلے مَتْن مَتْن صرف دیکھ لو۔ کہتے ہیں:
وَتَوَابِعُ الْمُنَادَى الْمَبْنِيِّ الْمُفْرَدَةُ مِنَ التَّأْكِيدِ وَالصِّفَةِ وَعَطْفِ الْبَيَانِ وَالْمَعْطُوفِ بِحَرْفٍ الْمُمْتَنِعِ دُخُولُ يَا عَلَيْهِ تُرْفَعُ عَلَى لَفْظِهِ وَتُنْصَبُ عَلَى مَحَلِّهِ مِثْلُ يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ وَالْعَاقِلَ۔
جی، مَتْن مل گیا سارا؟ دیکھو وَتَوَابِعُ الْمُنَادَى الْمَبْنِيِّ۔ الْمَبْنِيِّ یاد رکھو یہ صِفَت ہے مُنَادَىٰ کی۔ ان کو پڑھنا کیسے ہے سمجھ لو اس کو اچھی طرح۔ الْمَبْنِيِّ صِفَت ہے مُنَادَىٰ کی اور مُنَادَىٰ مُضَافٌ إِلَيْهِ ہے تَوَابِعُ کے لیے اور مُضَافٌ إِلَيْهِ کیا ہوتا ہے؟ مَجْرُور۔ تو اس لیے الْمَبْنِيِّ اس کو مَجْرُور پڑھیں گے کیونکہ صِفَت پر وہی اِعْرَاب آتا ہے جو مَوْصُوف پر آئے۔ آگے آ رہا ہے الْمُفْرَدَةُ، یہ الْمُفْرَدَةُ صِفَت ہے تَوَابِعُ کی۔ کس کی؟ تَوَابِعُ کی۔ اور تَوَابِعُ الْمُنَادَىٰ دیکھو تَوَابِعُ مَرْفُوع ہے۔ تَوَابِعُ مَرْفُوع ہے اور تَوَابِعُ اس کی اِضَافَت ہو رہی ہے الْمُنَادَىٰ یعنی مَعْرِفَہ کی طرف اور نَكِرَہ کی اِضَافَت جب مَعْرِفَہ کی طرف ہو جائے تو وہ بھی کیا بن جاتا ہے؟ مَعْرِفَہ۔ تو تَوَابِعُ مَعْرِفَہ بن گیا ہے اِضَافَت کی وجہ سے، اسی لیے اس کی صِفَت الْمُفْرَدَةُ مَعْرِفَہ لے کر آئے۔ اور تَوَابِعُ مَرْفُوع تھا تو الْمُفْرَدَةُ بھی مَرْفُوع پڑھیں گے۔ تو کیسے پڑھیں گے؟ وَتَوَابِعُ الْمُنَادَى الْمَبْنِيِّ الْمُفْرَدَةُ۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تَرْجَمَہ کیسے کریں گے؟ مُنَادَىٰ مَبْنِي کے وہ تَوَابِع جو مُفْرَد ہوتے ہیں۔ تَرْجَمَہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ مُنَادَىٰ مَبْنِي کے وہ تَوَابِع جو مُفْرَد ہوتے ہیں، مِنَ التَّأْكِيدِ یعنی کہ تَأْكِيد۔ یہ مِنْ بَيَان کے لیے ہے، وہ تَوَابِع کا بَيَان آ گیا، یعنی کہ تَأْكِيد۔
بھئی دیکھیے یہ جو حُرُوفِ نِدَاء ہیں یہ آلَہِ تَعْرِيف ہیں۔ یہ جس لَفْظ پر داخل ہوتے ہیں اس کو مَعْرِفَہ بنا دیتے ہیں۔ جیسے يَا رَجُلُ، دیکھو رَجُل نَكِرَہ تھا۔ نہ اس پر أَلِف لَام ہے، نہ اس کی اِضَافَت ہو رہی ہے، لیکن يَا حَرْفِ نِدَاء اس پر آیا، اس نے اس کو مَعْرِفَہ بنا دیا: يَا رَجُلُ۔ اور اسی طرح أَلِف لَام جو ہے وہ بھی آلَہِ تَعْرِيف ہے۔ جس لَفْظ پر أَلِف لَام داخل ہو جائے یہ اس کو مَعْرِفَہ بنا دیتا ہے۔ اسی طرح یہ جو حُرُوفِ نِدَاء ہیں یہ بھی آلَہِ تَعْرِيف ہیں، یہ جس لَفْظ پر داخل ہوتے ہیں اس کو مَعْرِفَہ بنا دیتے ہیں، بِشَرْطِیکہ مُعَيَّن کا اِرادہ ہو۔ کسی مُعَيَّن آدمی کو نِدَاء دے رہے ہیں آپ تو پھر کہیں گے يَا رَجُلُ، اور اگر وہ مُتَعَيَّن ہی نہیں ہے جس کو آپ نِدَاء دے رہے ہیں تو پھر وہ نَكِرَہ کا نَكِرَہ ہی رہے گا، جیسے يَا رَجُلًا، اندھا کہتا ہے: يَا رَجُلًا خُذْ بِيَدِي۔
تو معلوم ہوا أَلِف لَام بھی کیا ہے؟ آلَہِ تَعْرِيف، اور یہ حُرُوفِ نِدَاء بھی کیا ہیں؟ آلَہِ تَعْرِيف۔ تو یاد رکھنا یہ جو تَعْرِيف کے دو آلَے ہیں یہ اکٹھے نہیں ہوتے۔ جس لَفْظ پر أَلِف لَام داخل ہو اس پر حَرْفِ نِدَاء داخل نہیں ہو سکتا۔ جیسے الرَّجُلُ۔ الرَّجُلُ پر أَلِف لَام داخل ہے، اب آپ اس کو نِدَاء دینا چاہتے ہیں اور اس پر يَا کو یا کوئی اور حَرْفِ نِدَاء داخل کرنا چاہتے ہیں، نہیں داخل کر سکتے۔ کیوں؟ کیونکہ اس پر ایک آلَہِ تَعْرِيف أَلِف لَام پہلے ہی داخل ہے۔ لہٰذا اب دوسرا آلَہِ تَعْرِيف اس پر یعنی يَا وغیرہ داخل نہیں کر سکتے۔ تو پھر کیسے نِدَاء دیں گے بھئی مُعَرَّف بِاللَّام کو؟ کہتے ہیں پھر اس کے لیے درمیان میں مُذَكَّر کے لیے أَيُّهَا اور مُؤَنَّث کے لیے أَيَّتُهَا لے آتے ہیں۔ الرَّجُلُ کو میں نِدَاء دینا چاہتا ہوں تو درمیان میں أَيُّهَا لے آؤں گا: يَا أَيُّهَا الرَّجُلُ۔ اسی طرح عورت ہے تو اب میں أَيَّتُهَا درمیان میں لے آؤں گا: يَا أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو مُعَرَّف بِاللَّام جو مُنَادَىٰ ہو اس پر حُرُوفِ نِدَاء داخل نہیں ہو سکتے۔ کیوں نہیں داخل ہو سکتے؟ کیونکہ حُرُوفِ نِدَاء بھی آلَہِ تَعْرِيف ہیں، یہ لَفْظ کو مَعْرِفَہ بنا دیتے ہیں، اور أَلِف لَام بھی آلَہِ تَعْرِيف ہے وہ لَفْظ کو مَعْرِفَہ بنا دیتا ہے، تو ایک ہی لَفْظ پر دو آلَتَيْنِ تَعْرِيف جمع ہو جائیں یہ دُرُسْت نہیں۔ ہاں صرف لَفْظِ اللّٰہ کی خُصُوصِيَّت ہے: يَا اللّٰهُ۔ یہاں پر أَلِف لَام بھی ہے، پھر بھی اس پر حَرْفِ نِدَاء يَا داخل ہو جاتا ہے۔ یہ پورے كَلَامِ عَرَب میں یہ صرف لَفْظِ اللّٰہ کی خُصُوصِيَّت ہے۔
بھئی دیکھیے تَوَابِع پانچ ہیں، لیکن ان کو تَقْسِيم کر کے صاحبِ كَافِيَہ ان کی چھ سورتیں بنا دیں گے۔ ویسے تَوَابِع کتنے؟ پانچ۔ چھ قسمیں ان کی بنا دیں گے، چھ قسمیں۔ تو اب صاحبِ كَافِيَہ اس کی چھ قسمیں کس طرح بنائیں گے؟ ادھر دیکھیے بھئی چھ قسمیں۔ یہ جو مَعْطُوف بِحَرْف ہے اس کی دو قسمیں بنا دیں گے۔ مَعْطُوف بِحَرْف، جیسے جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو، یہ عَمْرٌو کا عَطْف کس پر ہے؟ زَيْد پر ہے اور کس کے ذریعے ہے؟ حَرْف کے ذریعے ہے۔ اس کی وہ دو قسمیں بنائیں گے۔ ایک وہ مَعْطُوف ہوگا جس پر أَلِف لَام داخل ہوگا، ایک وہ مَعْطُوف ہے جس پر أَلِف لَام نہیں ہوگا۔ جیسے يَا زَيْدُ، اس پر میں عَطْف کرتا ہوں عَمْر کا: يَا زَيْدُ وَعَمْرُو۔ تَوَجُّہ ہے؟ يَا زَيْدُ وَعَمْرُو، اور عَمْر پر أَلِف لَام ہے؟ نہیں۔ اور ایک صورت ہے کہ یہ مَعْطُوف بِحَرْف جو ہے اس پر أَلِف لَام بھی ہو، جیسے: يَا زَيْدُ وَالْحَارِثُ، يَا زَيْدُ وَالْحَارِثُ، یا یوں کہو يَا زَيْدُ وَالْحَسَنُ۔ تو دیکھو اب مَعْطُوف پر أَلِف لَام داخل ہے۔
تو یہ جو مَعْطُوف بِحَرْف ہے یہ دو قسم پر ہے: ایک وہ مَعْطُوف بِحَرْف ہے جس پر حَرْفِ نِدَاء داخل نہیں ہو سکتا، اور ایک وہ ہے جس پر حَرْفِ نِدَاء داخل ہو سکتا ہے۔ تَوَجُّہ ہے؟ ابھی میں نے آپ کو بتایا جس لَفْظ پر أَلِف لَام داخل ہو اس پر حَرْفِ نِدَاء داخل نہیں ہو سکتا۔ تو آگے مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ کی بات میں نہیں کر رہا، يَا زَيْدُ یہ زَيْد کیا ہے؟ مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ۔ آگے میں کیا لانا چاہتا ہوں؟ مَعْطُوف حَرْف کے ذریعے۔ وہ جو مَعْطُوف ہے اس پر أَلِف لَام ہوگا یا أَلِف لَام نہیں؟ اگر أَلِف لَام نہیں ہے، معلوم ہوا اس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے۔ يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے، یعنی براہِ راست اس پر يَا کو داخل کر سکتے ہیں آپ۔ اور اگر اس پر أَلِف لَام ہے، معلوم ہوا اس پر براہِ راست يَا کا داخل کرنا جَائِز نہیں۔ يَا زَيْدُ وَعَمْرُو، یہ عَمْر پر يَا داخل ہو سکتی ہے یا نہیں؟ عَمْر کو میں نِدَاء دینا چاہوں: يَا عَمْرُو، میں يَا داخل کر سکتا ہوں کیونکہ اس پر أَلِف لَام نہیں ہے۔ اور دوسری صورت ہے يَا زَيْدُ وَالْحَارِثُ یا یوں کہیں يَا زَيْدُ وَالْحَسَنُ، اب الْحَسَن پر میں يَا داخل کرنا چاہتا ہوں۔ الْحَسَن پر براہِ راست يَا داخل ہو سکتی ہے؟ نہیں، کیونکہ الْحَسَن پر أَلِف لَام ہے، تو مجھے يَا أَيُّهَا الْحَسَنُ کہنا پڑے گا۔ معلوم ہوا مَعْطُوف بِحَرْف دو قسم کے ہو گئے: کچھ پر أَلِف لَام ہوگا، کچھ پر أَلِف لَام نہیں۔ جن پر أَلِف لَام نہیں ان پر يَا کا براہِ راست داخل کرنا جَائِز، اور جن پر أَلِف لَام ہے ان پر حَرْفِ نِدَاء کا براہِ راست داخل کرنا جَائِز نہیں ہے۔ مَعْطُوف بِحَرْف دو قسم پر ہو گئے: کچھ وہ ہیں جن پر يَا کا داخل کرنا مُمْتَنِع ہے، اور کچھ یہ ہیں جن پر يَا کا داخل کرنا مُمْتَنِع نہیں ہے۔ تو یہ دو قسم کے ہو گئے۔
تو کُل اب چھ قسمیں بن گئیں تَوَابِع کی۔ کون کون سے؟ نمبر ایک صِفَت ہے، نمبر دو عَطْفِ بَيَان (کوئی بھی بنا لو: نمبر ایک صِفَت ہے، نمبر دو عَطْفِ بَيَان، نمبر تین بَدَل ہے، نمبر چار تَأْكِيد ہے، اور نمبر پانچ مَعْطُوف بِحَرْف اس کی دو قسمیں بن گئیں: ایک وہ جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے، ایک وہ جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز نہیں)۔ تو وہ دو قسمیں اور چار یہ، کُل کتنی قسمیں ہو گئیں؟ چھ قسمیں بن گئیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اور پھر مزید یاد رکھنا کہ ان چھ کے پھر صاحبِ كَافِيَہ دو حِصّے کر دیں گے۔ چھ میں سے چار کا حُکْم الگ ہے اور دو کا حُکْم الگ ہے۔ کون سے دو ہیں جن کا حُکْم الگ ہے؟ یاد رکھو وہ ایک بَدَل ہے اور ایک وہ مَعْطُوف بِحَرْف جس پر يَا کا داخل کرنا مُمْتَنِع نہیں ہے یعنی جَائِز ہے۔ اس کا حُکْم الگ ہوگا۔
یاد رکھو یہ جو بَدَل اور مَعْطُوف بِحَرْف ہوتے ہیں نا یہ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہوتے ہیں۔ تَوَجُّہ ہے؟ بَدَل اور مَعْطُوف بِحَرْف، چاہے کوئی بھی مَعْطُوف بِحَرْف ہو، چاہے اس پر أَلِف لَام ہو یا نہ ہو، جو بھی مَعْطُوف بِحَرْف ہو۔ تو مَعْطُوف بِحَرْف اور بَدَل یہ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہوتے ہیں۔ گویا ان پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ دَرْاَصْل یہ مَقْصُود ہوتے ہیں۔ یہ دو تَوَابِع مَقْصُود ہوتے ہیں، جبکہ باقی تَوَابِع غَيْر مَقْصُود ہوتے ہیں۔ کیسے؟ دیکھو میں نے کہا: جَاءَنِي زَيْدٌ الْعَالِمُ۔ زَيْدٌ مَوْصُوف، الْعَالِمُ اس کی صِفَت۔ مجھے بتائیے کَلَام کے اندر اَصْل مَقْصُود مَوْصُوف ہوتا ہے یا اس کی صِفَت مَقْصُود ہوتی ہے؟ مَوْصُوف مَقْصُود ہوتا ہے، صِفَت مَقْصُود نہیں۔ یہ ایک تَابِع۔ دوسرا تَابِع: مُؤَكَّد اور تَأْكِيد۔ جَاءَنِي الْقَوْمُ كُلُّهُمْ، وہ سب لوگ میرے پاس آئے۔ مجھے بتائیے مُؤَكَّد مَقْصُود ہے یا تَأْكِيد مَقْصُود ہے؟ مُؤَكَّد جو ہوتا ہے وہ مَقْصُود ہوتا ہے۔ اس کے بعد عَطْفِ بَيَان آیا: جَاءَنِي أَبُو الْخَيْرِ زَيْدٌ۔ اس میں بھی یاد رکھو یہ جو مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ ہے یہ مَقْصُود ہوتا ہے۔ یہ عَطْفِ بَيَان صرف آ کر اس کو بَيَان کرتا ہے، اس کی وَضَاحَت کرتا ہے بھئی۔ مَوْصُوف صِفَت میں سے مَقْصُود کون؟ مَوْصُوف۔ مُؤَكَّد تَأْكِيد میں سے مَقْصُود کون؟ مُؤَكَّد۔ اور مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ اور عَطْفِ بَيَان میں سے مَقْصُود کون؟ مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ۔ تو یہ جو تین قسمیں ہیں تَوَابِع کی، کون کون سی؟ صِفَت، تَأْكِيد اور عَطْفِ بَيَان، یہ مَقْصُود نہیں ہوتے بلکہ مَتْبُوع جو ہوتا ہے وہ مَقْصُود ہوتا ہے۔
جبکہ بَدَل اور مَعْطُوف بِحَرْف، یہ دونوں مَقْصُود ہوتے ہیں۔ بَدَل کی مثال میں نے کیا ذکر کی؟ جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ۔ زَيْدٌ مُبْدَلٌ مِنْهُ اور أَخُوكَ بَدَل۔ یاد رکھو بَدَل اور مُبْدَلٌ مِنْهُ دونوں کا مَدْلُول ایک ہوتا ہے۔ بَدَل کی اور بھی قسمیں ہیں لیکن یہاں صرف بَدَلُ الْكُلّ سمجھ لیں۔ بَدَلُ الْكُلّ اسے کہتے ہیں: بَدَل اور مُبْدَلٌ مِنْهُ دونوں کا مَدْلُول ایک ہوتا ہے۔ دونوں ایک ہی چیز پر دَلَالَت کرتے ہیں۔ جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ۔ زَيْدٌ سے جو ذَات مُرَاد ہے، أَخُوكَ اس سے بھی وہی ذَات مُرَاد ہے۔ بھئی آپ کا بھئی ہے اس کا نام زَيْد ہے، تو أَخُوكَ کہہ لوں تو بھی آپ کے ذِہْن میں وہی اسی کا تَصَوُّر آئے گا، اور زَيْدٌ کہہ دوں تو بھی اسی کا تَصَوُّر آپ کے ذِہْن میں آئے گا۔ تو دیکھو زَيْد کا مَدْلُول بھی وہی ذَات، أَخُوكَ کا مَدْلُول بھی وہی ذَات۔ تو یہ جو بَدَل اور مُبْدَلٌ مِنْهُ ہوتے ہیں یعنی بَدَلُ الْكُلّ میں ان دونوں کا مَدْلُول ایک ہی ذَات ہوتی ہے۔ اور ان میں سے یاد رکھو یہ جو پہلے مُبْدَلٌ مِنْهُ ہے یہ مَقْصُود نہیں ہوتا، بَدَل مَقْصُود ہوتا ہے۔ مُبْدَلٌ مِنْهُ کو ویسے ہی بطورِ تَمْهِيد کے ذکر کر دیا جاتا ہے۔ مُبْدَلٌ مِنْهُ کو ویسے ہی تَمْهِيد کے طور پر ذکر کر دیا جاتا ہے، اَصْل مَقْصُود کون ہوتا ہے؟ بَدَل۔ جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ، زَيْدٌ ہے مُبْدَلٌ مِنْهُ اور أَخُوكَ یہ ہے بَدَل، اور دونوں میں سے مَقْصُود کون؟ بَدَل یعنی أَخُوكَ، یہ مَقْصُود ہے۔ میں آپ کو کہنا چاہتا تھا جَاءَنِي أَخُوكَ، یہ مَقْصُود تھا، زَيْد کو ویسے ہی میں تَمْهِيد کے طور پر ساتھ لے آیا۔ جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ۔ تو بَدَل اور مُبْدَلٌ مِنْهُ میں سے مَقْصُود کون؟ بَدَل مَقْصُود ہوتا ہے، مُبْدَلٌ مِنْهُ مَقْصُود نہیں۔ یعنی یہاں مَتْبُوع نہیں مَقْصُود بلکہ تَابِع مَقْصُود ہے۔ صِفَت میں مَتْبُوع مَقْصُود تھا، تَأْكِيد میں مَتْبُوع مَقْصُود تھا، عَطْفِ بَيَان میں مَتْبُوع مَقْصُود تھا، لیکن بَدَل میں تَابِع جو بَدَل خود ہے وہ مَقْصُود ہے۔
اور پانچویں قسم ہے مَعْطُوف بِحَرْف: جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو۔ یہاں پر دونوں مَقْصُود ہوتے ہیں، مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ بھی مَقْصُود ہوتا ہے اور مَعْطُوف بھی مَقْصُود ہوتا ہے۔ جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو، زَيْدٌ ہے مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ وہ بھی مَقْصُود ہے، میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ زَيْد بھی آیا تھا، وَعَمْرٌو اور میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ عَمْر بھی آیا تھا۔ تو مَعْطُوف بِحَرْف میں دونوں مَقْصُود ہوتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر دُہراؤ جلدی جلدی بھئی: صِفَت اور مَوْصُوف میں سے مَوْصُوف مَقْصُود ہوتا ہے، اور تَأْكِيد اور مُؤَكَّد میں سے مُؤَكَّد مَقْصُود ہوتا ہے، اور مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ اور عَطْفِ بَيَان میں سے مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ مَقْصُود ہوتا ہے، اور بَدَل اور مُبْدَلٌ مِنْهُ میں بَدَل مَقْصُود ہوتا ہے یعنی تَابِع مَقْصُود ہوتا ہے، اور مَعْطُوف بِحَرْف میں دونوں مَقْصُود ہوتے ہیں، دونوں مَقْصُود ہوتے ہیں۔
معلوم ہوا کہ یہ جو بَدَل اور مَعْطُوف بِحَرْف ہے یہ دونوں مَقْصُود ہیں، جبکہ صِفَت، عَطْفِ بَيَان اور تَأْكِيد مَقْصُود نہیں۔ تو یہ جو بَدَل ہے اور مَعْطُوف بِحَرْف ہے، یاد رکھو یہ دونوں مَقْصُود ہیں۔ جب یہ مَقْصُود ہیں تو یہ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہیں۔ یہ کس کے درجے میں ہیں؟ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہیں، گویا ان پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے، کیونکہ یہ تو مَقْصُود ہیں بھئی۔ مَثَلًا جَاءَنِي زَيْدٌ أَخُوكَ، تو اس کے اندر دیکھو یہ أَخُوكَ کیا ہے؟ بَدَل۔ اور بَدَل تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہوتا ہے گویا اس پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے اور عامل کیا ہے، پیچھے کس نے عمل کیا ہے؟ جَاءَ نے۔ جَاءَ زَيْدٌ أَخُوكَ، یہ جَاءَ عامل ہے اور زَيْدٌ مُبْدَلٌ مِنْهُ اور أَخُوكَ بَدَل، اور یہ بَدَل تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہے کیونکہ یہ مَقْصُود ہے، گویا اس پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے۔ گویا تَقْدِيرِ كَلَام یوں ہے: جَاءَ زَيْدٌ جَاءَ أَخُوكَ۔ تَكْرَارِ عَامِل کا مَعْنَى سمجھ میں آیا؟ بھئی لَفْظوں میں تو تَكْرَارِ عَامِل نہیں ہے، لیکن چونکہ وہ مَقْصُود ہے تو گویا اس پر پھر دوبارہ عامل داخل ہو رہا ہے۔ تو جَاءَ زَيْدٌ أَخُوكَ، یہ کس مَعْنَى میں ہوا، تَقْدِيرِ كَلَام کیا ہوئی؟ جَاءَ زَيْدٌ جَاءَ أَخُوكَ۔ دوبارہ اس کے لیے جَاءَ یعنی عامل کو دوبارہ لے آئیں گے۔ یہ طریقہ سمجھ میں آ گیا۔
اسی طرح مَعْطُوف بِحَرْف جو ہے وہ بھی تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہوتا ہے۔ جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، تو یہ بھی تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہے۔ اس میں یہ جو حَرْفِ عَطْف ہوتا ہے یہ اس عامل کا نَائِب ہوتا ہے۔ تَوَجُّہ سے سنو! جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، یہ عَمْرٌو کا عَطْف کس پر ہے؟ زَيْد پر ہے اور یہ عَمْر خود بھی مَقْصُود ہے، یہ بھی مَقْصُود ہے، زَيْد بھی مَقْصُود، مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ بھی مَقْصُود اور عَمْر بھی مَقْصُود۔ اور جب یہ مَقْصُود ہے تو یہ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں، گویا عامل اس پر دوبارہ داخل ہو رہا ہے اور یہ جو بیچ میں حَرْف آیا وَاو، یہ اس عامل کا نَائِب ہے۔ یہ کیا ہے؟ یہ اس عامل کا نَائِب ہے۔ جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، زَيْدٌ میں عامل کون؟ جَاءَ۔ تو یہ وَاو اسی جَاءَ کا نَائِب ہے۔ پھر سنو: جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو، دیکھو یہ زَيْد ہے مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ اور عَمْر کیا ہے مَعْطُوف، اور مَعْطُوف بھی مَقْصُود ہوتا ہے، تو یہ بھی تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہے، گویا اس پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے اور یہاں عامل کیا ہے، کس نے رَفْع دیا تھا زَيْد کو؟ جَاءَ نے۔ کس نے؟ جَاءَ نے۔ تو یاد رکھو یہ جو حَرْفِ عَطْف ہوتا ہے یہ اسی عامل کا نَائِب ہوتا ہے۔ یہ کس کا نَائِب ہے؟ جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو۔ یہ ذرا اپنے سامنے کاپی پر لکھیں بھئی: جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو۔ اب اس جُملے پہ ذرا نظر رکھیں بھئی: جَاءَ زَيْدٌ وَعَمْرٌو۔ دیکھو یہ عَمْرٌو کیا ہے؟ مَعْطُوف بِحَرْف ہے اور زَيْد کیا ہے؟ مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ۔ اور مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ پر جو اِعْرَاب آئے وہی مَعْطُوف پر بھی اِعْرَاب آتا ہے۔ اور یہاں مَعْطُوفٌ عَلَيْهِ مَرْفُوع ہے، اس کو رَفْع کس نے دیا؟ جَاءَ فِعْل نے دیا۔ تو یاد رکھو یہ جو مَعْطُوف بِحَرْف ہے یہ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہے، گویا اس پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے اور یہ جو حَرْفِ عَطْف ہے بیچ میں یہ جو وَاو آ رہا ہے، یہ اس عامل کا نَائِب ہے، یہ اس عامل کا نَائِب ہے، گویا اَصْل كَلَام کیسے ہے؟ جَاءَ زَيْدٌ جَاءَ عَمْرٌو۔ یہ وَاو کو ہٹائیں اس کی جگہ کیا لے آئیں؟ اس عامل کو دوبارہ لے آئیں، یہ وَاو اس کا نَائِب تھا۔ جَاءَ زَيْدٌ جَاءَ عَمْرٌو، تو دیکھو تَكْرَارِ عَامِل ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی کہ بَدَل اور مَعْطُوف بِحَرْف یہ دونوں چونکہ مَقْصُود ہوتے ہیں لہٰذا یہ تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہیں، یعنی گویا ان پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔
اب دیکھو بات چل رہی تھی کہ تَوَابِع پانچ ہیں، ان پانچ میں سے پھر جو مَعْطُوف بِحَرْف تھا اس کی دو قسمیں بنا لیں۔ کتنی قسمیں؟ ایک وہ جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے، ایک وہ جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز نہیں۔ یہ مِثَال ذرا اپنے سامنے لکھیں بھئی: يَا زَيْدُ وَعَمْرُو۔ اب دیکھو یہ عَمْر کا عَطْف ہے کس پر؟ زَيْد پر، اور زَيْد مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہے، اور اسی طرح یہ عَمْر جو ہے یہ بھی مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہے، اس لیے کیونکہ یہ عَمْر مَعْطُوف بِحَرْف ہے اور اس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے کیونکہ اس پر أَلِف لَام نہیں۔ أَلِف لَام ہوتا تو پھر تو يَا کا داخل کرنا جَائِز نہ ہوتا۔ تَوَجُّہ ہے؟ تو یہ وَاو کس کا قَائِم مَقَام ہے؟ يَا کا۔ تو گویا كَلَام یوں ہے: يَا زَيْدُ يَا عَمْرُو۔ تَوَجُّہ ہے؟ اور عَمْر پر يَا داخل ہو سکتی ہے یا نہیں؟ يَا داخل ہو سکتی ہے۔ تو لہٰذا جیسے زَيْد مَبْنِي عَلَى الضَّمّ تھا، یہ جو مَعْطُوف بِحَرْف ہے یہ بھی مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہوگا، یعنی گویا اس پر وہ يَا دوبارہ داخل ہو رہی ہے۔ دوسری مثال لکھیں: يَا زَيْدُ وَالْحَسَنُ۔ لکھ لیا بھئی؟ يَا زَيْدُ وَالْحَسَنُ۔ اب دیکھو یہ الْحَسَن کا عَطْف ہے کس پر؟ زَيْد پر۔ اور یہ مَعْطُوف بِحَرْف ہے اور مَعْطُوف بِحَرْف تَكْرَارِ عَامِل کے درجے میں ہوتا ہے گویا اس پر عامل دوبارہ داخل ہو رہا ہے، لیکن یہاں پر يَا الْحَسَنُ کہنا تو جَائِز ہی نہیں، کیونکہ الْحَسَن مُعَرَّف بِاللَّام ہے اس پر أَلِف لَام ہے، اور مُعَرَّف بِاللَّام پر تو حَرْفِ نِدَاء داخل نہیں ہو سکتا بھئی۔ تو لہٰذا صاحبِ كَافِيَہ نے یہ جو مَعْطُوف بِحَرْف ہے اس کی دو قسمیں بنا دیں: ایک وہ مَعْطُوف بِحَرْف ہے جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز تھا، ایک وہ مَعْطُوف بِحَرْف ہے جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز نہیں۔
تو کُل تَوَابِع کتنی قسمیں بنا دیں صاحبِ كَافِيَہ نے؟ چھ قسمیں۔ ان چھ میں سے چار کا حُکْم وہ پہلے بیان کریں گے اور دو کا حُکْم بعد میں۔ کن دو کا حُکْم بعد میں بیان کریں گے؟ وہ جو بَدَل ہے اور وہ مَعْطُوف بِحَرْف جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے، یعنی ایک بَدَل اور ایک وہ مَعْطُوف جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے جیسے یہاں آیا يَا زَيْدُ وَعَمْرُو، تو یہ جو مَعْطُوف بِحَرْف ہے جس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے اور اسی طرح یہ جو بَدَل ہے، ان کا حُکْم بعد میں بیان کریں گے۔ اور باقی چار جو تَوَابِع ہیں ان کا حُکْم پہلے بیان کریں گے۔ کون کون سے؟ تَأْكِيد، صِفَت، عَطْفِ بَيَان اور وہ مَعْطُوف بِحَرْف جس پر يَا کا داخل کرنا مُمْتَنِع ہے، ان چار کا حُکْم پہلے بیان کریں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی دوبارہ مَتْن، کہتے ہیں: وَتَوَابِعُ الْمُنَادَى الْمَبْنِيِّ الْمُفْرَدَةُ، اور مُنَادَىٰ مَبْنِي کے وہ تَوَابِع جو مُفْرَد ہوں (مُفْرَد یہاں مُضَاف اور مُشَابِه مُضَاف کے مُقَابَلے میں آیا ہے)۔ تو مُنَادَىٰ مَبْنِي کے وہ تَوَابِع جو مُفْرَد ہوں، مِنَ التَّأْكِيدِ یعنی کہ تَأْكِيد ہے، وَالصِّفَةِ اور اسی طرح صِفَت ہے، وَعَطْفِ الْبَيَانِ اور عَطْفِ بَيَان جو ہے، وَالْمَعْطُوفِ بِحَرْفٍ الْمُمْتَنِعِ دُخُولُ يَا عَلَيْهِ اور وہ مَعْطُوف بِحَرْف کہ مُمْتَنِع ہو اس پر يَا کا داخل ہونا، تُرْفَعُ، یاد رکھو یہ جو چار قسمیں ہیں تَوَابِع کی ان میں ادھر دیکھیے ان میں جو تَابِع ہے اس پر رَفْع پڑھنا بھی جَائِز اور نَصْب پڑھنا بھی جَائِز۔ جیسے يَا زَيْدُ، یہ مُنَادَىٰ مُفْرَد مَعْرِفَہ ہے، اس کی صِفَت الْعَاقِل میں لاتا ہوں تو اس الْعَاقِل پر رَفْع بھی جَائِز اور نَصْب بھی جَائِز ہے: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، یا یوں پڑھیں: يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ، دونوں طرح جَائِز ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو یہ جو چار تَوَابِع ہیں تُرْفَعُ عَلَى لَفْظِهِ وَتُنْصَبُ عَلَى مَحَلِّهِ، یہ مَرْفُوع ہوں گے مُنَادَىٰ کے لَفْظ پر حَمْل کرتے ہوئے، اور یہ مَنْصُوب ہوں گے مُنَادَىٰ کے مَحَلّ پر حَمْل کرتے ہوئے۔ ان پر رَفْع بھی جَائِز، نَصْب بھی۔
بھئی رَفْع کیوں جَائِز اور نَصْب کیوں جَائِز؟ اس کی وجہ بھی آپ کو بتلائیں گے۔ کہتے ہیں نَصْب تو اس لیے جَائِز ہے، کہتے ہیں کیونکہ اس کے مَحَلّ پر حَمْل کیا۔ کس کی بات چل رہی ہے؟ وہ مُنَادَىٰ جو مَبْنِي ہوتا ہے، اور مَبْنِي کا جو تَابِع ہوتا ہے وہ اس کے مَحَلّ کے تَابِع ہوتا ہے، کس کے؟ مَحَلّ کے تَابِع ہوتا ہے۔ جیسے دیکھیے بھئی: هٰذَا الْكِتَابُ لِزَيْدٍ، یہ کتاب زَيْد کی ہے۔ یہ تَرْكِيب کس طرح ہے؟ هٰذَا الْكِتَابُ یہ مَوْصُوف صِفَت ہیں اور یہ مل کر مُبْتَدَا، اور لِزَيْدٍ یہ جَارّ مَجْرُور یہ اس کی خَبَر ہے، یہ مُتَعَلِّق ہوگی کس سے؟ ثَابِتٌ سے، جَارّ مَجْرُور ہے نا اس کے لیے ہمیشہ کوئی نہ کوئی مُتَعَلِّق چاہیے اور مُتَعَلِّق عِبَارَت میں ذکر نہ ہو تو مَحْذُوف نکالتے ہیں، تو یہ مُتَعَلِّق ہوگا ثَابِتٌ سے، أَيْ هٰذَا الْكِتَابُ ثَابِتٌ لِزَيْدٍ۔ جی، اب دیکھو هٰذَا الْكِتَابُ، هٰذَا ہے مَوْصُوف اور الْكِتَابُ ہے اس کی صِفَت۔ اور آپ نے پڑھا مَوْصُوف صِفَت کا اِعْرَاب ایک ہوتا ہے۔ تو اب هٰذَا، اس پر تو کوئی اِعْرَاب ہمیں نظر نہیں آ رہا، اور الْكِتَابُ اس پر ہم رَفْع پڑھ رہے ہیں۔ کیوں؟ وجہ یہ کہ یہ الْكِتَابُ تَابِع ہے هٰذَا کا۔ هٰذَا مَوْصُوف ہے اور یہ تَابِع، اور تَابِع پر وہی اِعْرَاب آتا ہے جو مَتْبُوع پر ہو، اور یہاں پر هٰذَا مَرْفُوع ہے کیونکہ مُبْتَدَا ہے، اور اِعْرَاب کبھی لَفْظًا آتا ہے کبھی تَقْدِيرًا اور کبھی مَحَلًّا۔ لَفْظًا اور تَقْدِيرًا اِعْرَاب کس میں آئے گا؟ مُعْرَب میں۔ اور مَحَلًّا اِعْرَاب کس میں آئے گا؟ مَبْنِي میں۔ تو یہ هٰذَا مَحَلًّا مَرْفُوع ہے، اور الْكِتَابُ اس کی صِفَت، اور صِفَت پر وہی اِعْرَاب آتا ہے جو مَوْصُوف پر، اور مَوْصُوف تو مَبْنِي ہے تو اس کے مَحَلّ کے تَابِع ہے یہ صِفَت بھئی، اور مَحَلًّا هٰذَا مَرْفُوع ہے تو الْكِتَابُ بھی مَرْفُوع۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا مَبْنِي کا جو تَابِع ہوتا ہے وہ اس کے مَحَلّ کے تَابِع ہوتا ہے، مَحَلّ یعنی جگہ کے اعتبار سے جو اِعْرَاب ہوتا ہے وہی اِعْرَاب آگے تَابِع پر بھی آتا ہے۔ تَوَجُّہ ہے؟ کیا بات ہوئی؟ هٰذَا الْكِتَابُ، یہ الْكِتَابُ پر رَفْع کیوں آیا؟ کیونکہ یہ صِفَت ہے هٰذَا کی، اور هٰذَا پر تو ہمیں کوئی اِعْرَاب نظر نہیں آ رہا کیونکہ وہ تو مَبْنِي ہے، مَبْنِي پر تو اِعْرَاب ظاہِر نہیں ہوتا، تو آپ کیا کہیں گے؟ کہ وہ مَحَلًّا مَرْفُوع ہے کیونکہ مُبْتَدَا ہے، تو یہ جو صِفَت ہے یہ اس کے مَحَلّ کے تَابِع ہے، لَفْظوں کے تَابِع نہیں (لَفْظوں میں تو وہ مَبْنِي ہے تو پھر تو صِفَت کو بھی مَبْنِي ہونا چاہیے)، لیکن یہ لَفْظوں کے تَابِع نہیں بلکہ مَحَلّ کے تَابِع ہے، اور مَحَلّ کے اعتبار سے وہ مَرْفُوع ہے کیونکہ مُبْتَدَا ہے، تو صِفَت بھی مَرْفُوع۔ تو حَاصِلِ كَلَام کیا؟ کہ مَبْنِي کا جو تَابِع ہوتا ہے وہ اس کے مَحَلّ کے تَابِع ہوتا ہے، مَحَلّ کے مُطَابِق اس پر اِعْرَاب آتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو یہاں پر بھی، یہاں پر بھی يَا زَيْدُ، یہ زَيْد مَبْنِي ہے، اور اس کی صِفَت میں آگے الْعَاقِل لانا چاہتا ہوں۔ یہ زَيْد مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہے، ہے تو مَبْنِي، اور مَبْنِي کے لیے کوئی نہ کوئی مَحَلِّ اِعْرَاب ہوتا ہے، اور یہ يَا زَيْدُ کس مَعْنَى میں ہے؟ أَدْعُو زَيْدًا کے مَعْنَى میں ہے، یعنی یہ مَحَلًّا مَنْصُوب ہے، مَفْعُولٌ بِهِ ہے۔ تَوَجُّہ ہے؟ تو يَا زَيْدُ، یہ زَيْد کے لیے مَحَلِّ اِعْرَاب کیا ہے؟ یہ مَنْصُوب ہے، مَفْعُولٌ بِهِ ہے، لہٰذا اس کا جو تَابِع لائیں گے وہ بھی مَنْصُوب لائیں گے: يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ۔ دیکھا نَصْب اس لیے پڑھا۔ وجہ سمجھ میں آئی؟ مُنَادَىٰ مُفْرَد مَعْرِفَہ، یا یوں کہو وہ مُنَادَىٰ جو مَبْنِي ہو عَلَامَتِ رَفْع پر، اس کے تَابِع پر رَفْع پڑھنا بھی جَائِز اور نَصْب پڑھنا بھی جَائِز: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ اور يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ۔ اب الْعَاقِلَ کیوں پڑھا وہ وجہ میں نے ذکر کر دی: يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ، یہ نَصْب کیوں پڑھا صِفَت پر؟ کیونکہ یہ صِفَت ہے اور صِفَت مَبْنِي کے مَحَلّ کے تَابِع ہوتی ہے، اور زَيْد بیشک مَبْنِي ہے لیکن مَحَلّ کے اعتبار سے مَنْصُوب ہے، مَفْعُولٌ بِهِ ہے أَدْعُو فِعْل کے لیے۔ تو یہاں تَابِع پر نَصْب کیوں جَائِز؟ مَبْنِي کے مَحَلّ پر حَمْل کرتے ہوئے۔
اور نیز اسی صِفَت پر رَفْع پڑھنا بھی جَائِز: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، رَفْع پڑھنا بھی جَائِز۔ کس پر حَمْل کرتے ہوئے؟ اس کے لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے۔ کس پر؟ لَفْظوں پر۔ يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، یہ الْعَاقِلُ پر رَفْع کیوں ہے؟ کہتے ہیں ہم نے زَيْد کے لَفْظوں پر حَمْل کیا۔ بھئی لَفْظوں پر کیسے حَمْل کر لیا؟ زَيْد تو مَبْنِي ہے۔ میں نے آپ کو بتایا تین قسم کے نام ہیں: ضَمٌّ، فَتْحٌ، كَسْرٌ، اور ایک صورت ہے گول تَا بھی ساتھ ملا دیں: ضَمَّةٌ، فَتْحَةٌ، كَسْرَةٌ، اور ایک ہے رَفْعٌ، نَصْبٌ، جَرٌّ۔ تو ضَمٌّ، فَتْحٌ، كَسْرٌ بغیر تَا کے ہوں تو یہ مَبْنِي کے ساتھ خَاص، اور گول تَا ساتھ جوڑ دیں ضَمَّةٌ، فَتْحَةٌ، كَسْرَةٌ تو یہ مُعْرَب اور مَبْنِي دونوں کے لیے اِسْتِعْمَال ہوتے ہیں، اور رَفْعٌ، نَصْبٌ، جَرٌّ یہ مُعْرَب کے لیے اِسْتِعْمَال ہوتے ہیں۔ تو يَا زَيْدُ، زَيْد تو مَبْنِي ہے اور مَبْنِي ہے کس پر؟ مَبْنِي عَلَى الضَّمّ، تو زَيْد پر تو ضَمَّہ ہے، وہ تو مَبْنِي ہے۔ اور آگے الْعَاقِلُ صِفَت آ رہی ہے، اور الْعَاقِلُ صِفَت پر یہ تو رَفْع ہے بھئی! زَيْد پر ضَمَّہ ہے وہ مَبْنِي ہے اور الْعَاقِلُ پر رَفْع ہے، فرق سمجھ میں آ رہا ہے؟ تو آپ نے کیا کہا کہ الْعَاقِلُ پر ہم نے رَفْع کیوں پڑھا؟ ہم نے زَيْد کے لَفْظوں کے تَابِع کر دیا۔ بھئی لَفْظوں کے تَابِع کیسے کر دیا، زَيْد پر تو رَفْع ہے ہی نہیں، زَيْد پر تو ضَمَّہ ہے، وہ تو مَبْنِي ہے بھئی! تَوَجُّہ ہے کہ نہیں بات سمجھ میں آئی؟ زَيْد پر تو ضَمَّہ ہے، اس پر تو رَفْع ہے ہی نہیں، پھر آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے اس کے لَفْظوں کے تَابِع کر دیا؟ لَفْظوں کے تَابِع تو آپ تب کہتے زَيْد پر بھی رَفْع ہوتا، زَيْدٌ تَنْوِين آ رہی ہوتی، آگے الْعَاقِلُ پر بھی آپ اس کے مُطَابِق رَفْع پڑھ دیتے بھئی۔ تو اِعْتِرَاض سمجھ میں آیا؟
یہ آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی یہ جو يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ وَالْعَاقِلَ، یہ جو نَصْب پڑھا ہے یہ نَصْب کس پر حَمْل کرتے ہوئے؟ مَبْنِي کے مَحَلّ پر حَمْل کرتے ہوئے اور مَحَلّ کے اعتبار سے زَيْد مَنْصُوب ہے، اور یہ جو يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ، یہ جو الْعَاقِلُ صِفَت پر تَابِع پر جو رَفْع پڑھا، وہ زَيْد کے لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے۔ اس پر اِشْكَال ہوتا ہے کہ لَفْظوں کے اعتبار سے تو زَيْد مَبْنِي ہے اس پر تو رَفْع ہے ہی نہیں، تو پھر تَابِع پر رَفْع کہاں سے آ گیا؟ اِشْكَال سمجھ میں آیا؟ تو اس کا جَوَاب دیں گے صاحبِ جَامِي کہ بھئی زَيْد پر یہ جو ضَمَّہ آیا ہے، یہ جو زَيْد مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہوا يَا زَيْدُ، تو یہ زَيْد ہمیشہ ہی مَبْنِي ہوتا ہے یا یہاں پر عامل کی وجہ سے مَبْنِي بن گیا؟ یہاں عامل کی وجہ سے مَبْنِي بن گیا بھئی! زَيْد کا لَفْظ ہمیشہ تو مَبْنِي نہیں ہوتا: جَاءَنِي زَيْدٌ، رَأَيْتُ زَيْدًا، مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، زَيْد تو مُعْرَب ہے۔ ہاں یہاں پر یہ جو مَبْنِي بنا ہے اور اس پر جو ضَمَّہ آیا ہے وہ کس کی وجہ سے آیا ہے؟ عامل کی وجہ سے آیا ہے۔ تو گویا یہ ضَمَّہ بھی رَفْع کی طرح ہی ہوا۔ جیسے رَفْع عامل کی وجہ سے آتا ہے، یہ ضَمَّہ بھی یہاں عامل کی وجہ سے آیا ہے۔ ویسے تو مَبْنِي جس حَرَكَت پر بھی مَبْنِي ہو، چاہے ضَمَّہ ہو، چاہے فَتْحَہ ہو، چاہے كَسْرَہ ہو، وہ عامل کی وجہ سے نہیں ہوتا، لیکن یہاں پر جو زَيْد پر بِنا آئی ہے وہ مُسْتَقِل بِنا نہیں، وہ عامل کی وجہ سے بِنا آئی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر یہ جو بِنا ہے یہ عَارِضِي بِنا ہے، مُسْتَقِل بِنا نہیں۔ تَوَجُّہ ہے؟ تو کہتے ہیں کہ بھئی یہ جو زَيْد مَبْنِي ہوا ہے یہ ہمیشہ مَبْنِي نہیں ہوتا، یہ بِنا اس کو عَارِض ہوئی ہے۔ یا یوں کہو یہ جو زَيْد مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہوا ہے، تو یہ ضَمَّہ اس پر عَارِضِي ہے، زَيْد ہمیشہ مَبْنِي نہیں ہوتا، تو یہ بِنا اور یہ ضَمَّہ عَارِضِي ہے، تو یہ بھی اِعْرَاب کی طرح ہے، جیسے اِعْرَاب عامل کی وجہ سے کبھی رَفْع آتا ہے، کبھی نَصْب اور کبھی جَرّ، تو یہ جو بِنا عَارِض ہوئی ہے مُنَادَىٰ مُفْرَد مَعْرِفَہ کو، یہ بِنا بھی عَارِضِي ہے بھئی، تو یہ بھی اِعْرَاب کی طرح ہوئی، یا یوں کہو یہ جو ضَمَّہ ہے یہ رَفْع جیسا ہی ہے بھئی۔ یہ بِنا عَارِضِي ہے یعنی مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہونا عَارِضِي ہے، جیسے مُعْرَب پر عَارِضِي طور پر کبھی رَفْع آتا ہے کبھی نَصْب اور کبھی جَرّ، تو یہاں پر یہ مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہونا یہ بھی عَارِضِي ہے، تو یوں کہو کہ یہ ضَمَّہ کس کی طرح ہوا؟ رَفْع کی طرح ہوا۔ تو لہٰذا اس کے لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے اس کے تَابِع پر بھی رَفْع پڑھ دیا گیا۔ یہ تو مُنَادَىٰ خود تو مَبْنِي عَلَى الضَّمّ، لیکن یہ ضَمَّہ کس کی طرح؟ رَفْع کی طرح، لہٰذا اس کے تَابِع کو لَفْظوں کے تَابِع کرتے ہوئے اس پر رَفْع پڑھا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی کتاب پر، تو کہتے ہیں یہ جو چار قسم کے تَوَابِع ہیں تُرْفَعُ عَلَى لَفْظِهِ ان پر رَفْع پڑھا جائے گا مُنَادَىٰ کے لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے، یعنی اس پر جو ضَمَّہ آیا ہے وہ بھی رَفْع ہی کی طرح ہے بھئی، وَتُنْصَبُ عَلَى مَحَلِّهِ اور یہ جو تَوَابِع ہیں ان پر نَصْب پڑھا جائے گا عَلَى مَحَلِّهِ مُنَادَىٰ کے مَحَلّ پر حَمْل کرتے ہوئے، مِثْلُ مِثَال کے طور پر: يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ وَالْعَاقِلَ۔ تو یہاں پر مُنَادَىٰ جو مَبْنِي عَلَى الضَّمّ ہے اس کے تَوَابِع پر رَفْع پڑھنا بھی جَائِز اور نَصْب پڑھنا بھی جَائِز، کون سے تَوَابِع؟ یہ جو چار ذکر ہوئے: تَأْكِيد، صِفَت، عَطْفِ بَيَان اور وہ مَعْطُوف بِحَرْف جس پر يَا کا داخل ہونا مُمْتَنِع ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو حَاصِلِ كَلَام کیا؟ کہ آج ہم نے مُنَادَىٰ مَبْنِي کے وہ تَوَابِع جو ہیں جو مُفْرَد ہیں ان کے بارے میں پڑھنا شروع کیا، اور آپ نے پڑھا کہ تَوَابِع جو ہیں وہ پانچ ہیں: ایک صِفَت ہے، تَأْكِيد ہے، مَعْطُوف بِحَرْف ہے، بَدَل ہے اور عَطْفِ بَيَان۔ پھر ان میں سے مَعْطُوف بِحَرْف جو ہے وہ دو قسم پر ہے: وہ یا تو مُعَرَّف بِاللَّام ہوگا یا مُعَرَّف بِاللَّام نہیں۔ مُعَرَّف بِاللَّام ہے تو اس پر يَا کا داخل کرنا مُمْتَنِع ہے، اور اگر مُعَرَّف بِاللَّام نہیں تو اس پر يَا کا داخل کرنا جَائِز ہے۔ تو کُل گویا یہ تَوَابِع کی چھ قسمیں بنا دیں۔ ان چھ قسموں میں سے پھر تَقْسِيم کیا اور ان میں سے چار کا حُکْم الگ بیان کیا اور پھر دو کا حُکْم بعد میں بیان کریں گے۔ پہلے چار جو ہیں کون کون سے؟ تَأْكِيد جو ہے اور اسی طرح صِفَت ہے اور عَطْفِ بَيَان ہے اور وہ مَعْطُوف جس پر يَا کا داخل کرنا مُمْتَنِع ہے، یہ جو چار تَوَابِع ہیں مُنَادَىٰ مَبْنِي کے ان پر رَفْع پڑھنا بھی جَائِز لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے مُنَادَىٰ کے لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے (اس لیے کیونکہ مُنَادَىٰ پر جو ضَمَّہ آیا ہے وہ عَارِضِي ہے، جیسے عامل کی وجہ سے رَفْع، نَصْب اور جَرّ آتے ہیں اسی طرح یہاں پر بھی عامل کی وجہ سے ضَمَّہ آیا ہے تو یہ ضَمَّہ عَارِضِي ہے تو یہ ضَمَّہ بھی رَفْع کے مِثْل ہوا، جیسے رَفْع کس کی وجہ سے آتا ہے عامل کی وجہ سے اسی طرح یہ ضَمَّہ بھی عامل کی وجہ سے آیا ہے تو یہ ضَمَّہ بھی رَفْع کی طرح ہی ہوا، تو اس مُنَادَىٰ کے لَفْظوں پر حَمْل کرتے ہوئے اس کے جو یہ چار تَوَابِع ہیں ان پر رَفْع پڑھنا بھی جَائِز) اور نیز اس مُنَادَىٰ کے مَحَلّ پر حَمْل کرتے ہوئے اس کے جو تَوَابِع ہیں ان پر نَصْب بھی جَائِز ہے۔ تو يَا زَيْدُ الْعَاقِلُ اور اسی طرح يَا زَيْدُ الْعَاقِلَ دونوں پڑھنا جَائِز ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔