Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-109

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 146
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے سبق دیکھیے بھئی: ”وَالْمُرَادُ بِدُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ عَلَيْهِمَا وُرُوْدُهَا عَلَيْهِمَا لِإِيْرَاثِ أَثَرٍ فِيْهِمَا لَفْظًا أَوْ مَعْنًى، فَلَا يَنْتَقِضُ التَّعْرِيْفُ بِمِثْلِ يَقُوْمُ فِيْ قَوْلِنَا إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ، فَإِنَّ يَقُوْمُ هٰهُنَا مِنْ حَيْثُ إِسْنَادُهُ إِلَى أَبُوْهُ لَيْسَ مِمَّا يَدْخُلُ عَلَيْهِ إِنَّ بِهٰذَا الْمَعْنَى، بَلْ إِنَّمَا دَخَلَ عَلَى جُمْلَةِ يَقُوْمُ أَبُوْهُ“. بھئی گزشتہ سبق میں ہم پڑھ رہے تھے وہ مبتدا جن کی خبر کا حذف کرنا واجب ہے، اور صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا تھا وہ چار مبتدا ہیں، ان میں سے آخری دو ہم نے کل پڑھے تھے بھئی۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ تیسرا وہ مبتدا جس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے وہ ”كُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ“ کے مثل ہے بھئی۔ یعنی اس سے مراد ہر وہ مبتدا جس کی خبر مقارنت کے معنی پر مشتمل ہو اور اس پر واو بمعنی ”مَعَ“ کے ذریعے عطف کیا جائے، تو اس مبتدا کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے، جیسے ”كُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ“۔ ”ضَيْعَة“ میں نے بتلایا تھا غلہ اگانے والی زمین یعنی قابلِ کاشت زمین کو کہتے ہیں بھئی، لیکن یہاں مراد ہے پیشہ بھئی، پیشہ۔ تو ”كُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ أَيْ مَعَ ضَيْعَتِهِ“، یہ واو بمعنی ”مَعَ“ کے ہے اور خبر ”مَقْرُوْنٌ“ محذوف ہے، تو تقدیرِ عبارت کیا ہے؟ ”كُلُّ رَجُلٍ مَقْرُوْنٌ مَعَ ضَيْعَتِهِ“۔ پھر اس ”مَعَ“ کو ختم کیا گیا اور واو کو لے آئے بھئی، واو بمعنی ”مَعَ“ کے، اور اس ”ضَيْعَتُهُ“ کا عطف کر دیا گیا ”مَقْرُوْنٌ“ کے اندر جو ”هُوَ“ ضمیر تھی نائب الفاعل اور جو لوٹ رہی تھی ”كُلُّ رَجُلٍ“ کو، اس پر عطف کیا گیا۔ اور پھر اس کے بعد اس ”مَقْرُوْنٌ“ کو حذف کر لیا گیا، کیونکہ یہ جو واو بمعنی ”مَعَ“ کے ہے یہ اس پر دلالت کر رہا ہے۔ خبر بھی کیا تھی؟ ”مَقْرُوْنٌ“ ملا ہوا، اور ”مَعَ“ کا معنی بھی کیا ہے؟ ساتھ ہونا، ملا ہوا ہونا، اکٹھا ہونا، تو یہ واو جو ہے اس خبر پر دلالت کر رہا ہے، یہ قرینہ ہے بھئی۔ اور ”مَقْرُوْنٌ“ کے ”هُوَ“ ضمیر پر ”وَضَيْعَتُهُ“ کا عطف تھا، اور وہ ”هُوَ“ ضمیر راجع تھی ”كُلُّ رَجُلٍ“ کو، تو گویا یوں سمجھو کہ ”وَضَيْعَتُهُ“ کا عطف ”كُلُّ رَجُلٍ“ پر ہی تھا۔ چنانچہ ”مَقْرُوْنٌ“ کو حذف کر لیا گیا اور ”كُلُّ رَجُلٍ“ پر ہی ”وَضَيْعَتُهُ“ کا عطف کر دیا گیا، اور پھر یہ جو ”وَضَيْعَتُهُ“ ہے اس کو اس خبر کا قائم مقام بنا دیا گیا۔ تو قرینہ بھی موجود ہے یہ واو بمعنی ”مَعَ“ کے اور نیز قائم مقام بھی آ گیا، لہذا اس خبر کا حذف کرنا واجب ہے۔ معنی کیا ہوا ”كُلُّ رَجُلٍ وَضَيْعَتُهُ“؟ ہر شخص اپنے پیشے کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ معنی سمجھ میں آیا؟ ہر شخص اپنے پیشے کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اور چوتھا وہ مبتدا جس کی خبر کو حذف کرنا واجب ہے، کہتے ہیں وہ مبتدا ہے جو مقسم بہ ہو اور اس کی خبر جو ہے قسم ہو، جیسے ”لَعَمْرُكَ لَأَفْعَلَنَّ كَذَا“۔ تقدیرِ عبارت کیا ہے؟ ”لَعَمْرُكَ قَسَمِيْ“۔ تو ”لَعَمْرُكَ“ یہ ہے مبتدا اور ”قَسَمِيْ“ یہ ہے خبر، اور اس خبر کو حذف کر دیا گیا، کیونکہ یہ ”لَعَمْرُكَ“ کا لام اس قسم پر دلالت کر رہا ہے، یہ لام قسم کی خبر دے رہا ہے، اور پھر اس خبر کے قائم مقام جوابِ قسم یعنی ”لَأَفْعَلَنَّ كَذَا“ کو اس کا قائم مقام کر دیا گیا۔ تو قرینہ بھی موجود ہے اور قائم مقام بھی آ گیا تو اس خبر کا حذف واجب ہوا بھئی۔ ”لَعَمْرُكَ لَأَفْعَلَنَّ كَذَا“ معنی کیا ہوا؟ میں تیری عمر کی قسم کھاتا ہوں ”لَأَفْعَلَنَّ كَذَا“ میں ضرور بضرور ایسا کروں گا۔ معنی سمجھ میں آ گیا۔ اب آپ کے ذہنوں میں اشکال آئے گا کہ یہاں پر تو مخاطب کی عمر کی قسم اٹھائی گئی ہے، حالانکہ غیر اللہ کی قسم جائز نہیں، غیر اللہ کی قسم جائز نہیں۔ یاد رکھنا کہ مخلوق کے لیے خالق کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں، اور خالق وہ تو خالق ہے، اس کی مرضی جس چیز کی بھی چاہے قسم کھائے۔ تو سوال پیدا ہوا کہ ”لَعَمْرُكَ“ اس کے اندر تو مخاطب کی عمر کی قسم کھائی گئی اور یہ تو شرعاً جائز نہیں۔ تو یاد رکھنا بھئی قسم لانے میں کئی مقاصد ہوتے ہیں۔ قسم جو ہے یہ کلام میں تاکید پیدا کرتی ہے، نیز یہ کلام کو حسین بناتی ہے۔ تو یہ قسم تاکیدِ کلام کے لیے بھی لائی جاتی ہے اور تحسینِ کلام کے لیے بھی لائی جاتی ہے، اور نیز یہ قسم جو ہے یہ مقسم بہ کی عظمت پر بھی دلالت کرتی ہے، یعنی وہ چیز جس کی قسم اٹھائی گئی ہے وہ بڑی ہی عظیم چیز ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اسی لیے غیر اللہ کے علاوہ قسم سے منع فرمایا گیا، کیونکہ قسم جس چیز کی کھائی جاتی ہے معلوم ہوا وہ چیز بڑی ہی باعظمت ہے مخاطب کے دل میں، تو لہذا حکم دیا گیا کہ خالق کے علاوہ کسی اور کی قسم اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن یاد رکھنا یہاں جو قسم آئی وہ تعظیم کے لیے نہیں ہے ”لَعَمْرُكَ لَأَفْعَلَنَّ كَذَا“ یہاں پر جو قسم آئی جس میں مخاطب کی عمر کی قسم کھائی جا رہی ہے یہ جو قسم ہے تعظیم کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ صرف کلام کو حسین بنانے کے لیے ہے اور کلام میں تاکید پیدا کرنے کے لیے ہے۔ تو یہ تعظیم پر دلالت نہیں کر رہی اس لیے یہ جائز ہے۔ اور بعض علماء اور جواب دیتے ہیں بھئی، وہ اس میں تاویل کرتے ہیں کہ تیری عمر کی قسم یعنی مراد یہ ہے کہ تمہیں عمر دینے والے کی قسم یعنی اللہ کی قسم بھئی، تو یہاں پر بھی اللہ ہی کی قسم کھائی جا رہی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اس کے بعد ”إِنَّ“ کی خبر کے بارے میں ہم نے پڑھنا شروع کیا تھا، اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ ”إِنَّ“ کی جو خبر ہے وہ مرفوع ہوتی ہے۔ آپ نے پڑھا ہے کہ یہ جو حروفِ مشبہ بالفعل ہیں یہ مبتدا اور خبر پر داخل ہوتے ہیں، مبتدا کو یہ نصب دیتے ہیں اور پھر وہ مبتدا مبتدا نہیں کہلاتا بلکہ وہ ان حروفِ مشبہ بالفعل کا اسم کہلاتا ہے، اور مبتدا کی جو خبر تھی اس کو یہ حروف جو ہیں رفع دیتے ہیں تو پھر وہ مبتدا کی خبر نہیں کہلاتی بلکہ ان حروفِ مشبہ بالفعل کی خبر کہلاتی ہے۔ تو ”إِنَّ“ کا ایک اسم ہے اور ایک خبر ہے۔ ”إِنَّ“ کا اسم منصوب ہوتا ہے اور خبر مرفوع ہوتی ہے، اور یہاں ہم بحث پڑھ رہے ہیں مرفوعات کے بارے میں، اسی لیے صاحبِ کافیہ نے کس کو یہاں ذکر کیا؟ ”إِنَّ“ کی خبر کو، کیونکہ وہ مرفوعات میں سے ہے۔ اور اس کی تعریف کی اور بتلایا کہ ”إِنَّ“ کی خبر جو ہے ”هُوَ الْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کہ ان کی خبر مسند ہوتی ہے کسی چیز کی طرف ان حروف کے داخل ہونے کے بعد۔ تو جب کہا کہ ”إِنَّ“ کی خبر مسند ہوتی ہے تو اس میں مبتدا کی خبر بھی داخل ہوئی کیونکہ وہ بھی مسند ہوتی ہے، اور ”كَانَ“ کی خبر بھی داخل ہوئی، لائے نفی جنس کی خبر بھی داخل ہوئی، ”مَا“ و ”لَا“ مشابہ بـ”لَيْسَ“ کی خبر بھی داخل ہوئی، اور پھر جب کہا ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، ”إِنَّ“ کی خبر مسند ہوتی ہے ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، تو اب باقی سب خبریں نکل گئیں بھئی۔ مبتدا کی خبر بھی، ”كَانَ“ وغیرہ کی خبر بھی نکل گئی کیونکہ ان پر تو یہ حروف داخل نہیں بھئی۔ اب دیکھیے بھئی آج کا سبق بھئی۔ کہتے ہیں: ”وَالْمُرَادُ بِدُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ عَلَيْهِمَا وُرُوْدُهَا عَلَيْهِمَا لِإِيْرَاثِ أَثَرٍ فِيْهِمَا لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“۔ جی، اب یہ ایک اعتراض کا جواب دینا چاہتے ہیں صاحبِ جامی بھئی۔ اعتراض، اعتراض سے پہلے ایک ترکیب اپنے سامنے ذرا کاپی پر لکھیے اور اس کو پہلے ہم حل کر لیتے ہیں پھر آپ کو اعتراض سمجھ میں آئے گا بھئی۔ لکھیے بھئی، لکھیے بھئی: ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“۔ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“۔ لکھ لیا ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“؟ ترکیب کیجیے بھئی۔ ”إِنَّ“ حرف از حروفِ مشبہ بالفعل، ”زَيْدًا“ منصوب لفظاً ”إِنَّ“ کا اسم، ”يَقُوْمُ“ فعل، ”أَبُوْهُ“ اس کے اندر ”أَبُوْ“ مرفوع لفظاً مضاف، مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ ”يَقُوْمُ“ کا فاعل ہے بھئی، تو ”أَبُوْ“ مرفوع لفظاً مضاف، ”هٰ“ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ۔ اور یہ ”هٰ“ ضمیر راجع ہے زید کو یعنی ”إِنَّ“ کے اسم کو، کیونکہ ”إِنَّ“ کی خبر کو ”إِنَّ“ کے اسم کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، اور یہ ”يَقُوْمُ“ اپنے فاعل سے مل کر جملہ بنے گا اور جملے کو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو درمیان میں ربط ضروری ہے، تو یہ ”هٰ“ ضمیر ربط دے رہی ہے بھئی، کیونکہ ”يَقُوْمُ“ کے اندر تو کوئی ضمیر نہیں ہے، اس کا تو فاعل اسمِ ظاہر ”أَبُوْهُ“ آ رہا ہے۔ تو ”هٰ“ ضمیر کس کو راجع؟ زید کو۔ اور یاد رکھنا یہ ”هٰ“ ضمیر ”إِنَّ“ کو نہ راجع کرنا بھئی، کیونکہ ”إِنَّ“ تو حرف ہے بھئی، حرف اور فعل کی طرف ضمیر کبھی راجع نہیں ہوتی بھئی۔ اور نیز یہ ”إِنَّ“ کی خبر ہے بھئی، اور ”إِنَّ“ کی خبر کو ”إِنَّ“ کے اسم سے جوڑا جاتا ہے تو اس کے اندر ایک ضمیر چاہیے جو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف لوٹے، تو یہ ”هٰ“ ضمیر زید کو راجع ہے اور اس نے ربط دے دیا۔ تو ”أَبُوْهُ“ مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ فاعل ہوا ”يَقُوْمُ“ کے لیے، ”يَقُوْمُ“ فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر ”إِنَّ“ کی خبر بھئی، ”إِنَّ“ اپنے اسم اور خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا بھئی۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی؟ اب دیکھو اس عبارت پر غور کرو بھئی پھر اشکال آپ کو سمجھ میں آئے گا۔ اس کے اندر ”إِنَّ“ کا اسم ہے ”زَيْدًا“ اور ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ فعلیہ یہ ہے ”إِنَّ“ کی خبر بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب ”إِنَّ“ کی خبر پر اشکال ہوتا ہے کہ اس جملے کے اندر یہ جو ”يَقُوْمُ“ آیا یہ ”يَقُوْمُ“ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے، ”إِنَّ“ کی خبر کیا ہے؟ ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ”إِنَّ“ کی خبر ہے۔ توجہ ہے؟ ”إِنَّ“ کی خبر صرف ”يَقُوْمُ“ نہیں ہے بلکہ پورا جملہ ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ ہے۔ لیکن یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے یہ ”إِنَّ“ کی خبر کے اندر داخل ہو رہا ہے۔ ”إِنَّ“ کی خبر کی انہوں نے کیا تعریف کی؟ کہ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے ان حروف کے داخل ہونے کے بعد۔ اور اس کے اندر بھی دیکھو یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے اس پر ”إِنَّ“ داخل ہے بھئی، اور نیز یہ مسند بھی ہے۔ ”إِنَّ“ کی خبر کیا ہوتی ہے؟ مسند۔ یہ ”يَقُوْمُ“ مسند ہے اور اس کا اسناد کس کی طرف ہے؟ ”أَبُوْهُ“ کی طرف، وہ اس کے لیے فاعل ہے۔ تو یہ ”يَقُوْمُ“ جو ہے یہ ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد یہ مسند ہے تو اس کو ”إِنَّ“ کی خبر کہنا چاہیے، حالانکہ یہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے۔ اشکال سمجھ میں آ رہا ہے؟ اشکال یہ ہوتا ہے کہ بھئی ”إِنَّ“ کی خبر تو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ فعلیہ ہے لیکن اس جملے کے اندر یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے یہ بھی ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف میں داخل ہو رہا ہے، کیونکہ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف کیا کی؟ ”إِنَّ“ اور اس کے اخوات کی خبر جو ہے ”هُوَ الْمُسْنَدُ“ وہ جو مسند ہوتا ہے کسی چیز کی طرف ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، اور ”يَقُوْمُ“ یہ بھی ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد مسند ہے، کس کی طرف؟ ”أَبُوْهُ“ کی طرف، کس کی طرف ہے اس کا اسناد؟ ”أَبُوْهُ“ کی طرف اسناد ہے، ”زَيْدًا“ کی طرف تو اس کا اسناد نہیں ہے، لیکن بہرحال تعریف کے اندر یہ داخل ہو رہا ہے کیونکہ کیا تعریف کی ”إِنَّ“ کی خبر مسند ہوتی ہے کب؟ ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، اور دیکھو یہاں پر ”يَقُوْمُ“ پر بھی ”إِنَّ“ داخل ہے ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“۔ تو ”يَقُوْمُ“ جو ہے ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف اس پر صادق آ رہی ہے، ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد یہ مسند ہے لیکن یہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں۔ ”إِنَّ“ کی خبر تو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ہے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ کیا اشکال ہوا؟ کہ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ اس جملے کے اندر جو ”يَقُوْمُ“ ہے اس پر ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف صادق آ رہی ہے، لہذا اس کو ”إِنَّ“ کی خبر کہنا چاہیے لیکن یہ تو ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے۔ تو دیکھو غیرِ معرف تعریف کے اندر داخل ہوا، تعریف مانع نہیں دخولِ غیر سے۔ یہ ”يَقُوْمُ“ کیا بن رہا ہے؟ اس کو کیا کہنا چاہیے؟ اس ”إِنَّ“ کی خبر کہنا چاہیے کیونکہ تعریف اس پر صادق آ رہی ہے، لیکن یہ تو ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے، ”إِنَّ“ کی خبر تو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ہے بھئی، صرف یہ فعل ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے، تو یہ تعریف میں داخل ہو رہا ہے حالانکہ یہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے۔ معلوم ہوا ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف دخولِ غیر سے مانع نہیں، تعریف تو ایسی ہونی چاہیے جو جامع بھی ہو اور مانع بھی ہو۔ جامع ہو یعنی معرف یعنی جس کی تعریف کی جا رہی ہے اس کے تمام افراد اس کے اندر داخل ہو جائیں، اور نیز مانع بھی ہونا چاہیے کوئی غیرِ معرف اس کے اندر داخل نہیں ہونا چاہیے۔ تو ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف کی جا رہی ہے تو اس کے اندر صرف وہ چیزیں داخل ہونی چاہئیں جو ”إِنَّ“ کی خبر ہیں بھئی، لیکن اس کے اندر تو ”يَقُوْمُ“ بھی داخل ہو گیا حالانکہ وہ تو ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے، ”إِنَّ“ کی خبر تو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ہے۔ اشکال سمجھ میں آ گیا؟ تو صاحبِ جامی اس کا جواب دیں گے کہ بھئی یہ اشکال آپ کے ذہن میں اس لیے آیا کہ یہ جو تعریف کے اندر آیا ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، آپ نے داخل ہونے کا لفظی معنی مراد لے لیا، داخل ہونے کا لفظی معنی مراد لے لیا۔ دیکھو اب ذرا اس مثال پہ رکھو ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“، اس ”يَقُوْمُ“ پر ”إِنَّ“ داخل ہے یا نہیں؟ اس پر بھی ”إِنَّ“ داخل ہے، اس سارے جملے پر کیا ہے ”إِنَّ“ داخل ہے۔ تو آپ نے دخول کا لفظی معنی مراد لے لیا کہ اس پر بھی ”إِنَّ“ تو داخل ہے ”إِنَّ“ داخل ہے، لہذا اس کو بھی کیا کہنا چاہیے ”إِنَّ“ کی خبر۔ لیکن دخول سے لفظوں میں داخل ہونا مراد نہیں ہے، بلکہ دخول سے مراد یہ ہے کہ ”إِنَّ“ جو ہے یہ جو مسند اور مسند الیہ ہیں ان کو اپنا اثر دے دے، ان کو اپنا اثر دے دے۔ ایک ”إِنَّ“ کا اسم ہوتا ہے، ایک ”إِنَّ“ کی خبر ہوتی ہے، ”إِنَّ“ ان دونوں کو لفظاً بھی اثر دیتا ہے اور معناً بھی اثر دیتا ہے۔ لفظاً کیا اثر دیتا ہے؟ ”إِنَّ“ کا اسم منصوب ہوتا ہے اور ”إِنَّ“ کی خبر مرفوع ہوتی ہے، تو لفظوں میں بھی اثر دیتا ہے، اور معنی کے اندر بھی اثر دیتا ہے کہ کلام کے اندر تاکید پیدا کر دیتا ہے۔ توجہ ہے؟ تو کہتے ہیں داخل ہونے سے آپ نے لفظی معنی مراد لے لیا کہ ”إِنَّ“ اس جملے پر داخل تو ہے لہذا اس ”يَقُوْمُ“ کو بھی کیا کہنا چاہیے؟ ”إِنَّ“ کی خبر کہنا چاہیے، کہتے ہیں نہیں، اس پر ”إِنَّ“ داخل ہی نہیں ہے کیونکہ داخل ہونے کا وہ معنی نہیں ہے کہ لفظوں کے اندر اس پر داخل ہو جائے، بلکہ داخل ہونے کا معنی یہ ہے کہ ”إِنَّ“ ان کو اپنا اثر دے دے، لفظوں کے اعتبار سے یا معنی کے اعتبار سے اثر دے دے۔ توجہ ہے؟ لفظوں کے اعتبار سے اثر دے یا معنی کے اعتبار سے ان کو اثر دے دے۔ اور دیکھو ذرا اس جملے پہ نظر رکھو ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“۔ یہ ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ یہ پورا جملہ ”إِنَّ“ کی خبر ہے اور اس کے اندر یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے یہ مرفوع ہے، اس پر رفع ہے، لیکن یہ رفع ”إِنَّ“ نے نہیں دیا کہ آپ کہیں یہ ”إِنَّ“ کی خبر ہے اور خبر کیا ہوتی ہے ”إِنَّ“ کی؟ مرفوع، تو اس پر جو رفع آیا ”إِنَّ“ نے دیا۔ نہیں بھئی، فعلِ مضارع پر جو رفع آتا ہے وہ کسی عامل کی وجہ سے نہیں آتا۔ فعلِ مضارع جب اس پر کوئی نصب اور جزم دینے والا عامل نہ ہو تو وہ مرفوع ہوتا ہے۔ آپ نے پڑھا ہے اسم کا اعراب تین قسم پر ہے: رفع، نصب، جر۔ لیکن فعلِ مضارع کا اعراب رفع، نصب، جزم ہے بھئی۔ اور رفع جو ہے فعلِ مضارع میں جب اس پر کوئی نصب دینے والا عامل نہ ہو اور کوئی جزم دینے والا عامل نہ ہو تو اس پر رفع آئے گا، جیسے ”يَضْرِبُ“۔ ”يَضْرِبُ“ پر دیکھو میں رفع پڑھ رہا ہوں اور کوئی عامل اس پر داخل نہیں ہے۔ ہاں، جب نصب دینے والا عامل آئے گا وہ نصب دے دے گا جیسے ”لَنْ يَضْرِبَ“، دیکھو اس ”لَنْ“ ناصبہ نے کیا کیا؟ ”يَضْرِبُ“ کو نصب دے دیا ”لَنْ يَضْرِبَ“۔ اور جب جزم دینے والا عامل آئے گا وہ جزم دے دے گا جیسے ”لَمْ يَضْرِبْ“، دیکھو ”لَمْ“ جازمہ آیا اور اس نے ”يَضْرِبُ“ کو جزم دے دیا۔ تو فعلِ مضارع مرفوع کب ہوتا ہے؟ جب نصب یا جزم دینے والا کوئی عامل نہ ہو۔ معلوم ہوا اس پر رفع کے لیے کسی عامل کی ضرورت نہیں۔ تو معلوم ہوا یہ جو ”يَقُوْمُ“ پر رفع آیا ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“، یہ جو ”يَقُوْمُ“ پر رفع آیا یہ ”إِنَّ“ کی وجہ سے نہیں آیا۔ ”إِنَّ“ کی خبر مرفوع ہوتی ہے لیکن یہ رفع ”إِنَّ“ کی وجہ سے نہیں آیا۔ تو معلوم ہوا ”إِنَّ“ نے یہاں لفظوں کے اندر ”يَقُوْمُ“ میں کوئی عمل نہیں کیا۔ اور نیز معنی کے اندر بھی عمل نہیں کیا۔ ”إِنَّ“ معنی کے اعتبار سے کیا عمل کرتا ہے؟ اس اسناد کے اندر تاکید پیدا کر دیتا ہے، اس میں زور پیدا کر دیتا ہے، اور یہ ”يَقُوْمُ“ کا اسناد کس کی طرف ہے؟ ”أَبُوْهُ“ کی طرف، اس اسناد کے اندر ”إِنَّ“ نے کوئی تاکید پیدا نہیں کی۔ ہاں یہ جو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ہے اس کا اسناد ہوا ”زَيْدًا“ کی طرف، اس اسناد کے اندر ”إِنَّ“ نے تاکید پیدا کر دی۔ کون سا اسناد؟ یہ جو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورے جملے کا اسناد ہوا کس کی طرف؟ ”زَيْدًا“ کی طرف، کس کی طرف؟ ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف جو پورے جملے کا اسناد ہوا اس کے اندر ”إِنَّ“ نے تاکید پیدا کی ہے۔ لیکن ”يَقُوْمُ“ کے اندر لفظوں کے اعتبار سے بھی ”إِنَّ“ نے کوئی عمل نہیں کیا اور ”يَقُوْمُ“ کا جو اسناد ہے ”أَبُوْهُ“ کی طرف اس اسناد میں بھی ”إِنَّ“ نے کوئی تاکید پیدا نہیں کی۔ تو لہذا یہ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف سے خارج ہے بھئی۔ آپ نے اشکال کیا کیا تھا؟ کہ یہ بھی ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف میں داخل ہو رہا ہے حالانکہ یہ تو ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے اس کو داخل نہیں ہونا چاہیے۔ صاحبِ جامی فرما رہے ہیں کہ بھئی آپ نے، آپ نے داخل ہونے کا لفظی معنی مراد لے لیا کہ لفظوں کے اندر تو ”إِنَّ“ اس پر داخل ہو رہا ہے لہذا اس کو ”إِنَّ“ کی خبر کہنا چاہیے حالانکہ یہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں۔ کہتے ہیں نہیں بھئی داخل ہونے کا یہ معنی نہیں کہ لفظوں میں اس پر داخل ہو، بلکہ داخل ہونے کا معنی یہ ہے کہ ”إِنَّ“ ان کو اپنا اثر بھی دے دے، ان کو اپنا اثر بھی دے دے، لفظوں میں اثر دے دے یا معنی میں اثر دے دے۔ اور یہاں جو ”يَقُوْمُ“ اکیلا ”يَقُوْمُ“ ہے اس کو ”إِنَّ“ نے لفظوں میں بھی کوئی اثر نہیں دیا، ”إِنَّ“ کی وجہ سے اس پر رفع نہیں آیا، اور معنی کے اعتبار سے بھی ”إِنَّ“ نے اس کو کوئی اثر نہیں دیا کہ اس کا جو اسناد ہو رہا ہے ”أَبُوْهُ“ کی طرف اس میں ”إِنَّ“ نے کوئی تاکید پیدا نہیں کی۔ تو یہ تعریف سے خارج ہے کیونکہ اس پر ”إِنَّ“ داخل ہی نہیں ہوا بھئی۔ ”إِنَّ“ کی خبر مسند ہوتی ہے ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، ٹھیک ہے ”يَقُوْمُ“ مسند تو ہے ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، لیکن اس پر تو ”إِنَّ“ داخل ہی نہیں ہے۔ کیا معنی داخل نہیں ہے؟ بھئی لفظوں کے اعتبار سے تو داخل ہے، بھئی لفظوں کے اعتبار سے تو داخل ہے، لیکن لفظاً یا معناً اس کو کوئی اثر نہیں دے رہا۔ داخل ہونے کا کیا معنی؟ لفظاً یا معناً اس کو کوئی اثر دے، اور یہاں ”يَقُوْمُ“ کو ”إِنَّ“ جو ہے لفظاً یا معناً کوئی بھی اثر نہیں دے رہا۔ جب یہ کوئی بھی اثر نہیں دے رہا، معلوم ہوا اس پر ”إِنَّ“ داخل نہیں۔ جب اس پر ”إِنَّ“ داخل نہیں تو یہ ”إِنَّ“ کی خبر بھی نہیں۔ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف اس پر صادق نہیں آ رہی، جب صادق نہیں آ رہی تو یہ خارج ہے اور اس کو خارج ہی ہونا چاہیے بھئی۔ کیونکہ دخول کا کیا معنی ہے؟ کہ لفظوں یا معنی میں اثر دے، اور اس نے کوئی اثر دیا ”إِنَّ“ نے؟ نہیں دیا، تو اس پر ”إِنَّ“ داخل ہی نہیں ہے، کیونکہ ”إِنَّ“ کی خبر اس کو کہیں گے جس پر ”إِنَّ“ داخل ہو بھئی، اور داخل ہونے کا کیا معنی؟ لفظوں میں یا معنی میں اپنا اثر دے دے۔ بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں: ”وَالْمُرَادُ بِدُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ عَلَيْهِمَا“، ان حروف کے ان دونوں پر یعنی مسند اور مسند الیہ پر داخل ہونے سے مراد یہ ہے، کیا مراد ہے؟ ”وُرُوْدُهَا عَلَيْهِمَا لِإِيْرَاثِ أَثَرٍ فِيْهِمَا لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“۔ ورود کا معنی بھی داخل ہونا ہے۔ ”وُرُوْدُهَا عَلَيْهِمَا“، ان حروف کا داخل ہونا ”عَلَيْهِمَا“ اس مسند اور مسند الیہ پر ”لِإِيْرَاثِ أَثَرٍ فِيْهِمَا“۔ ”أَوْرَثَ يُوْرِثُ إِيْرَاثٌ“ کا معنی ہے وارث بنانا، یہاں معنی ہے عطا کرنا، دینا بھئی، بخشنا۔ کہتے ہیں ”وُرُوْدُهَا عَلَيْهِمَا“، ان دونوں پر یعنی مسند اور مسند الیہ پر ان حروف کا داخل ہونا ”لِإِيْرَاثِ أَثَرٍ فِيْهِمَا“ تاکہ یہ ان میں اپنا اثر دے دیں، یہ ”إِنَّ“ کیا کر دے؟ وہ جو مسند اور مسند الیہ ہیں یعنی ”إِنَّ“ کا اسم اور خبر ہیں ان پر یہ داخل ہونے سے کیا مراد؟ کہ یہ ان کو اپنا اثر دے دیں ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ لفظوں کے اعتبار سے اثر دے دیں یا معنی کے اعتبار سے اثر دے دیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر ترجمہ دیکھو۔ کہتے ہیں: ”وَالْمُرَادُ بِدُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ عَلَيْهِمَا“ اور ان دونوں پر ان حروف کے داخل ہونے سے مراد یہ ہے، کیا مراد ہے؟ ”وُرُوْدُهَا عَلَيْهِمَا لِإِيْرَاثِ أَثَرٍ فِيْهِمَا لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ کہ ان کا داخل ہونا ان دونوں پر تاکہ یہ ان دونوں میں اپنا اثر دے دیں لفظوں کے اعتبار سے ”أَوْ مَعْنًى“ یا معنی کے اعتبار سے، اور ”يَقُوْمُ“ کو تو نہ لفظوں کے اعتبار سے اثر دیا ہے اور نہ معنی کے اعتبار سے اثر دیا ہے، تو گویا اس پر ”إِنَّ“ داخل ہی نہیں ہے، جب داخل ہی نہیں ہے تو یہ ”إِنَّ“ کی خبر بھی نہیں ہے بھئی۔ ”فَلَا يَنْتَقِضُ التَّعْرِيْفُ“، لہذا تعریف ٹوٹتی نہیں ہے۔ ”اِنْتَقَضَ“ کا معنی ٹوٹنا، مراد ہے اعتراض ہونا، تعریف پر اعتراض ہونا۔ ”فَلَا يَنْتَقِضُ التَّعْرِيْفُ“، لہذا تعریف منتقض نہیں ہوتی یعنی اس پر اعتراض نہیں ہوتا ”بِمِثْلِ يَقُوْمُ“، ”يَقُوْمُ“ جیسے لفظوں کے ذریعے ”فِيْ قَوْلِنَا“، وہ ”يَقُوْمُ“ جو ہمارے اس قول کے اندر ہے ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“۔ اس قول کے اندر یہ جو ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“، اس کے اندر یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے اس کے ذریعے ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف نہیں ٹوٹتی، کیونکہ اس کے اندر نہ ”إِنَّ“ نے لفظوں میں اثر کیا ہے نہ معنی میں، جب یہ کوئی بھی اثر نہیں دے رہا معلوم ہوا اس پر ”إِنَّ“ داخل نہیں، جب اس پر ”إِنَّ“ داخل نہیں تو یہ ”إِنَّ“ کی خبر بھی نہیں، ”إِنَّ“ کی خبر تو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ہے۔ ”فَإِنَّ يَقُوْمُ هٰهُنَا“، یاد رکھو ”فَإِنَّ يَقُوْمُ“ یہاں جو ”يَقُوْمُ“ آیا اس سے لفظِ ”يَقُوْمُ“ مراد ہے، جیسے پیچھے آیا تھا ”بِمِثْلِ يَقُوْمُ“ اس سے بھی کیا مراد تھا؟ لفظِ ”يَقُوْمُ“۔ تو یہاں ”يَقُوْمُ“ سے ”يَقُوْمُ“ کا لفظ مراد ہے، یعنی یہ ”هٰذَا اللَّفْظُ“ کی تاویل میں ہے یا یہ علم کے درجے میں ہے، اور نشانی کیا ہے؟ کیسے پتہ چلے گا کہ اس سے لفظ مراد ہے؟ بھئی اس کا ترجمہ نہیں کیا جاتا۔ جب وہ علم کے درجے میں ہو یا ”هٰذَا اللَّفْظُ“ کے درجے میں ہو تو پھر اس کا ترجمہ نہیں کیا جاتا، دیکھو یہاں ہم ”يَقُوْمُ“ کا ترجمہ نہیں کریں گے۔ کہتے ہیں ”فَإِنَّ يَقُوْمُ هٰهُنَا“، اس لیے کیونکہ ”يَقُوْمُ“ کا لفظ یہاں پر ”مِنْ حَيْثُ“ اس حیثیت سے ”إِسْنَادُهُ إِلَى أَبُوْهُ“ کہ اس کا اسناد کس کی طرف ہے؟ ”أَبُوْهُ“ کی طرف، ”لَيْسَ مِمَّا يَدْخُلُ عَلَيْهِ إِنَّ بِهٰذَا الْمَعْنَى“، ”لَيْسَ مِمَّا“ یہ ان چیزوں میں سے نہیں ہے ”يَدْخُلُ عَلَيْهِ إِنَّ“ جس پر ”إِنَّ“ داخل ہوا ہو ”بِهٰذَا الْمَعْنَى“ اس معنی کے اعتبار سے۔ ”يَقُوْمُ“ اس حیثیت سے کہ اس کا اسناد ”أَبُوْهُ“ کی طرف ہے، یہ ان چیزوں میں سے نہیں ہے جس پر ”إِنَّ“ داخل ہوا ہے ”بِهٰذَا الْمَعْنَى“ اس معنی کے اعتبار سے، اس معنی یعنی کس معنی کے اعتبار سے؟ کہ ”إِنَّ“ اس کو لفظوں میں یا معنی میں کوئی اثر دے دے، تو اس اعتبار سے تو ”يَقُوْمُ“ پر ”إِنَّ“ داخل نہیں، لفظوں میں بے شک داخل ہے لیکن اس معنی کے اعتبار سے داخل نہیں کہ ”يَقُوْمُ“ کو لفظوں میں اثر دے دے یعنی اس کو رفع دے دے، یا معنی میں اثر دے دے یعنی اس کے اسناد میں کیا پیدا کر دے؟ تاکید پیدا کر دے، دونوں میں سے ایک بھی چیز یہاں نہیں ہے۔ لہذا یہ ”يَقُوْمُ“ یہ تعریف سے خارج ہے اور اس کو خارج ہونا بھی نہیں چاہیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ عبارت سمجھ میں آئی؟ تو کہتے ہیں ”فَإِنَّ يَقُوْمُ هٰهُنَا مِنْ حَيْثُ إِسْنَادُهُ إِلَى أَبُوْهُ“ اس لیے کیونکہ ”يَقُوْمُ“ یہاں پر اس حیثیت سے کہ اس کا اسناد ”أَبُوْهُ“ کی طرف ہے ”لَيْسَ مِمَّا يَدْخُلُ عَلَيْهِ إِنَّ بِهٰذَا الْمَعْنَى“ یہ ان چیزوں میں سے نہیں ہے یعنی یہ ان لفظوں میں سے نہیں ہے جس پر ”إِنَّ“ داخل ہوا ”بِهٰذَا الْمَعْنَى“ اس معنی کے اعتبار سے کہ اس کو لفظاً یا معناً اثر دے دے، ایسا نہیں ہے۔ ”بَلْ إِنَّمَا دَخَلَ عَلَى جُمْلَةِ يَقُوْمُ أَبُوْهُ“، بلکہ ”إِنَّ“ تو داخل ہوا ہے ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ کے جملہ پر ہی۔ بلکہ ”إِنَّ“ تو داخل ہوا ہے ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ کے جملہ پر، یعنی یہ ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ کا جو پورا جملہ ہے یہ ”إِنَّ“ کی خبر ہے، اس کا اسناد جو ہے کس کی طرف؟ ”زَيْدًا“ کی طرف، اس اسناد میں ”إِنَّ“ نے تاکید پیدا کر دی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی یہاں پر آیا ”مِنْ حَيْثُ إِسْنَادُهُ إِلَى أَبُوْهُ“۔ بھئی ”إِلَى“ جارہ آیا اور ”أَبُوْهُ“ یہ تو مرفوع ہے بھئی، یہ اسمائے ستہ مکبرہ موحدہ مضافہ الی غیر یائے متکلم میں سے ہے اور اس کا رفع واو کے ساتھ، نصب الف کے ساتھ اور جر یا کے ساتھ آتا ہے، اور یہاں ”إِلَى“ جارہ آیا ہے تو ”أَبِيْهِ“ ہونا چاہیے تھا، لیکن کتاب میں کیا ہے؟ ”إِلَى أَبُوْهُ“۔ میں نے پہلے بھی بتلایا تھا بھئی یاد رکھنا یہ اعرابِ حکائی ہے بھئی، یعنی ایک حکایت ایک بات کے اندر ایک لفظ جیسا تھا اس کو اسی طرح ذکر کر دیا جائے۔ یہ ”أَبُوْهُ“ کا لفظ ہم نے کہاں سے لیا؟ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ کے جملے سے لیا، اور اس جملے کے اندر ”أَبُوْهُ“ مرفوع تھا کیونکہ فاعل تھا ”يَقُوْمُ“ کے لیے، تو وہی اعراب یہاں پر بھی پڑھ دیا بھئی۔ تو وہ جو بات تھی، کون سی بات؟ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“، یہ بات کہہ لو یا حکایت کہہ لو، ایک ہی معنی، حکایت کا بھی کیا معنی؟ بات، تو اس حکایت یا اس بات کے اندر ”أَبُوْهُ“ مرفوع تھا تو وہی اعراب یہاں پر بھی پڑھ دیا گیا، اس کو کہتے ہیں اعرابِ حکائی یعنی حکایت والا اعراب، یعنی جس حکایت سے جس بات سے اس لفظ کو لیا گیا ہے وہی اعراب اس پر یہاں پڑھ دیا گیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ”أَبُوْهُ“ لفظاً تو مرفوع ہے اعرابِ حکائی کی وجہ سے، لیکن محلاً مجرور ہے کیونکہ ”إِلَى“ جارہ داخل ہو رہا ہے اور ”إِلَى“ جر دیتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اچھا بھئی یہاں آیا ”إِنَّ“ کے ان پر داخل ہونے سے مراد یہ ہے کہ یہ ان کو اپنا اثر دیتا ہے، ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ لفظاً اثر دیتا ہے یا معناً اثر دیتا ہے۔ اس پر اشکال ہوتا ہے کہ ”إِنَّ“ تو جب بھی کسی مسند اور مسند الیہ پر داخل ہوتا ہے تو وہاں ”إِنَّ“ لفظوں میں بھی اثر کرتا ہے اور معنی میں بھی اثر کرتا ہے۔ لفظوں میں کیا اثر کرتا ہے؟ کہ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے اور اپنی خبر کو رفع دیتا ہے، رفع دیتا ہے۔ اور معنی میں بھی اثر کرتا ہے، معنی میں کیسے اثر کرتا ہے؟ کہ وہ جو ”إِنَّ“ کے اسم اور ”إِنَّ“ کی خبر کے درمیان اسناد ہے اس میں تاکید پیدا کر دیتا ہے۔ توجہ ہے؟ تو یہاں پر تو آیا ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ ”إِنَّ“ ان میں اثر کرتا ہے لفظاً یا معناً، یہاں تو ”أَوْ“ آیا۔ ”أَوْ“ تو دو چیزوں کے درمیان انفصال کے لیے آتا ہے کہ یہ والی چیز ہے یا یہ والی ہے۔ اس سے تو یہ پتہ چلا بعض جگہ صرف لفظاً اثر کرے گا اور بعض جگہ صرف معناً اثر کرے گا، توجہ ہے؟ حالانکہ جہاں یہ لفظاً اثر کرتا ہے وہاں معناً بھی اثر ہوتا ہے یا نہیں؟ ”إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ دیکھو لفظوں میں ”إِنَّ“ نے اثر کیا، ”زَيْدًا“ کو نصب دیا اور ”قَائِمٌ“ کو رفع دیا، اور نیز تاکید بھی کلام میں آئی کہ نہیں آئی؟ تاکید بھی کلام کے اندر آ گئی۔ تو جہاں لفظوں میں عمل کرتا ہے وہاں معنی کے اندر بھی تاکید پیدا کرتا ہے، اور انہوں نے تو ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ کو الگ الگ ذکر کر دیا۔ توجہ ہے؟ کہ لفظاً اثر کرے گا یا معناً، معلوم ہوا جہاں لفظاً اثر ہو گا وہاں معناً نہیں ہو گا اور جہاں معناً اثر ہو گا وہاں لفظاً اثر نہیں ہو گا بھئی۔ تو بعض علماء نے پھر اس کا جواب دیا کہ یہ جو ”أَوْ“ ہے، یہ بمعنی واو کے ہے۔ یہاں جو حرفِ ”أَوْ“ آیا درمیان میں یہ کس معنی میں ہے؟ واو کے معنی میں ہے، کہ ”إِنَّ“ ان کو اپنا اثر دیتا ہے ”لَفْظًا وَمَعْنًى“ لفظاً بھی اور معناً بھی اثر دیتا ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ یہ ”أَوْ“ کو اپنے ہی معنی میں رکھا جائے۔ دوسرا جواب جو بعض علماء نے دیا وہ بہتر ہے اور اس میں ”أَوْ“ کو ”أَوْ“ ہی کے معنی میں رکھا جائے گا۔ توجہ ہے؟ تو پھر اس پر اشکال ہوتا ہے کہ ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ کا پھر کیا معنی؟ اس سے تو یہ پتہ چل رہا ہے جہاں لفظاً عمل ہے وہاں معناً نہیں اور جہاں معناً عمل ہے وہاں لفظاً نہیں۔ تو دیکھو لفظاً سے مراد لے لیں جہاں لفظوں میں ”إِنَّ“ کا اثر ظاہر ہو۔ بھئی دیکھو نا ”إِنَّ“ داخل ہوا ہے، اس نے اپنے اسم کو نصب دینا ہے اور اپنی خبر کو رفع دینا ہے۔ تو گویا ایک اسم کو یہ نصب دیتا ہے اور ایک اسم کو رفع دیتا ہے۔ اور یہ جو اعراب ہوتا ہے یہ کبھی لفظاً آتا ہے، کبھی تقدیراً اور کبھی محلاً۔ معرب میں اعراب کیسے آئے گا؟ کبھی لفظاً، کبھی تقدیراً، اور مبنی میں اعراب کیسے آئے گا؟ محلاً آئے گا۔ توجہ ہے؟ تو جنہوں نے پہلا جواب دیا تھا کہ یہ ”أَوْ“ کس معنی میں ہے؟ واو کے معنی میں ہے، انہوں نے کہا لفظاً عام ہے یعنی لفظوں میں عمل دے گا یعنی اعراب دے گا اور وہ اعراب چاہے لفظاً ہو، چاہے تقدیراً ہو، چاہے محلاً، سب اس کے اندر آ گئے۔ لفظاً تو حالانکہ صرف اس کو کہتے ہیں جہاں تلفظ سے پتہ چلے، لیکن وہ کیا فرماتے ہیں جنہوں نے پہلا جواب دیا تھا کہ یہ ”أَوْ“ کس معنی میں ہے؟ واو کے معنی میں ہے، تو انہوں نے کہا یہاں جو لفظاً آیا نا لفظاً عام ہے، لفظوں میں عمل کرنے کا معنی یہ ہے کہ وہ اپنے اسم اور خبر کو اعراب دیتا ہے، چاہے وہ اعراب لفظاً دے، چاہے تقدیراً دے، چاہے محلاً دے، یہ لفظوں میں عمل کر رہا ہے۔ یہ عمل کس میں ہے؟ لفظوں میں عمل کر رہا ہے لہذا لفظاً کے اندر تینوں طرح کے اعراب آ گئے، چاہے لفظاً ہو، چاہے تقدیراً ہو، چاہے محلاً۔ اور معناً سے مراد یہ ہے کہ کلام میں تاکید پیدا کرتا ہے۔ تو لفظاً اور چیز ہے معناً اور چیز ہے، لیکن ”إِنَّ“ جہاں بھی عمل کرتا ہے وہ اس کا عمل یہی ہوتا ہے، لفظوں میں وہ رفع اور نصب دے گا چاہے لفظاً ہو چاہے تقدیراً ہو چاہے محلاً ہو، اور معنی کے اندر وہ تاکید پیدا کرتا ہے۔ تو یہ دونوں چیزیں تو ہر جگہ ہوتی ہیں، جہاں بھی ”إِنَّ“ اور حروفِ مشبہ بالفعل آئیں گے وہاں یہ دونوں چیزیں ہوں گی، لفظوں میں عمل بھی ہو گا اور معنی کے اندر بھی وہ اپنا اثر دیں گے۔ تو لہذا یہ ”أَوْ“ کس معنی میں لے لیا انہوں نے؟ واو کے معنی میں لے لیا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ جبکہ بعض دیگر علماء فرماتے ہیں کہ نہیں، یہ ”أَوْ“ کو واو کے معنی میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس ”أَوْ“ کو اپنے ہی معنی میں رکھیں۔ بھئی اپنے ہی معنی میں رکھیں تو پھر کیا معنی؟ ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ اس سے تو پتہ چلا جہاں لفظاً عمل ہے وہاں معناً نہیں اور جہاں معناً عمل ہے وہاں لفظاً نہیں۔ تو اس صورت میں یاد رکھو کہ یہ جو لفظاً ہے لفظاً سے صرف لفظاً جہاں اعراب ظاہر ہو وہ مراد لے لیں۔ پہلے لفظاً کے اندر کس کس کو داخل کیا تھا؟ چاہے اعراب لفظاً ہو چاہے تقدیراً ہو چاہے محلاً، سب لفظاً کے اندر داخل تھے۔ لیکن اس صورت میں پھر سب کو لفظاً میں داخل نہ کریں، لفظاً سے صرف وہ اثر مراد لیں جو باقاعدہ لفظوں میں نظر آئے، باقاعدہ اس پر تلفظ کیا جائے، یعنی باقاعدہ ”إِنَّ“ کسی اسم کو نصب دے یا خبر کو رفع دے بھئی، اسم کو نصب دے اور خبر کو رفع دے، یعنی لفظاً وہ اعراب ظاہر ہو رہا ہو، تو یہ ہے لفظاً۔ اور اگر وہ اعراب لفظوں میں ظاہر نہیں ہو رہا، تقدیراً ہے یا محلاً ہے، وہ معناً کے اندر داخل کر دیں، کس کے اندر؟ معناً کے اندر داخل کر دیں کہ ”إِنَّ“ اثر کرے گا یا لفظاً اثر کرے گا یا معناً، یعنی لفظوں کے اندر اس کا اثر نظر آئے گا کہ باقاعدہ نصب اور رفع آئیں گے، یا لفظوں میں اس کا اثر نہیں نظر آئے گا بلکہ صرف معنی میں نظر آئے گا۔ توجہ ہے؟ لیکن پھر بھی اشکال ابھی بھی باقی ہے، بعض جگہ لفظوں میں اثر نظر آئے گا بعض جگہ لفظوں میں نہیں ہے صرف معنی میں، بھئی جہاں لفظوں میں اثر ہو گا وہاں معنی کے اندر بھی اثر ہو گا یا نہیں؟ حالانکہ یہاں تو ”أَوْ“ آیا ہے۔ تو جواب اس کا دیتے ہیں کہ بھئی یہ جو ”أَوْ“ آیا یہ انفصال کے لیے آتا ہے، اور یہ انفصال جو ہے آپ نے منطق کے اندر پڑھا ہے کہ یہ کبھی ”عَلَى سَبِيْلِ مَنْعِ الْجَمْعِ“ کے طریقے پر ہوتا ہے اور کبھی ”عَلَى سَبِيْلِ مَنْعِ الْخُلُوِّ“ کے طریقے پر ہوتا ہے اور کبھی دونوں کے طریقے پر ہوتا ہے۔ بھئی آپ نے منطق میں پڑھا ہے کہ ایک قضیہ منفصلہ ہوتا ہے، یہ دو چیزوں کے درمیان انفصال بیان کرتا ہے اور اس میں ”أَوْ“ آتا ہے، اور پھر کبھی دو چیزوں میں انفصالِ حقیقی ہوتا ہے، کبھی صرف مانعۃ الجمع ہوتا ہے، کبھی مانعۃ الخلو ہوتا ہے۔ خا، لام اور واو ہے، خلو بھئی، کبھی مانعۃ الخلو ہوتا ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں: ”هٰذَا الْعَدَدُ إِمَّا زَوْجٌ أَوْ فَرْدٌ“، یہ عدد یا تو جفت ہے یا طاق ہے۔ اب دیکھو یہاں ”أَوْ“ آیا، یہ عدد یا تو جفت ہے یا طاق۔ جفت جو دو سے تقسیم ہو سکے اور طاق وہ ہے جو دو پر تقسیم نہ ہو سکے یعنی جس کے جوڑے نہ بن سکیں بھئی۔ تو اب جو عدد ہے وہ یا تو جفت ہو گا یا طاق ہو گا، ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے، ایک ہی عدد جفت بھی ہو اور طاق بھی ہو ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ تو یہاں پر بھی ”أَوْ“ آیا، جفت اور طاق کے درمیان اس نے انفصال بیان کر دیا۔ اور یہ انفصالِ حقیقی ہے یعنی دونوں جمع بھی نہیں ہو سکتے اور دونوں اٹھ بھی نہیں سکتے۔ ایک ہی عدد میں دونوں جمع ہو جائیں وہ جفت بھی ہو طاق بھی ہو ایسا بھی نہیں ہو سکتا، اور دونوں ہی اٹھ جائیں یعنی کوئی ایسا عدد ہے وہ جفت بھی نہیں ہے طاق بھی نہیں ہے ایسا بھی نہیں ہو سکتا۔ تو یہ انفصالِ حقیقی ہے یہاں پر، یعنی یہاں یہ مانعۃ الجمع بھی ہے دونوں جفت اور طاق جمع بھی نہیں ہو سکتے ایک عدد میں، اور نیز مانعۃ الخلو بھی ہے یعنی خالی ہونا بھی منع ہے ان دونوں سے، کوئی عدد ایسا نہیں کہ دونوں سے خالی ہو جائے وہ جفت بھی نہ ہو اور طاق بھی نہ ہو۔ توجہ ہے؟ تو یہاں انفصالِ حقیقی ہے یعنی اس میں جمع بھی منع ہے اور اس میں خالی ہونا بھی منع ہے بھئی۔ اور کبھی صرف جمع ہونا منع ہوتا ہے خالی ہونا منع نہیں ہوتا۔ جیسے مثلاً میں کہتا ہوں کہ یہ چیز یا تو درخت ہے یا پتھر ہے۔ اب ان دونوں کا جمع ہونا منع ہے، درمیان میں ”أَوْ“ لے کر آیا، ایک ہی چیز درخت بھی ہو اور پتھر بھی ہو ایسا نہیں ہو سکتا۔ ہاں دونوں سے خالی ہونا ممکن ہے، کوئی ایسی چیز ہے جو درخت بھی نہیں ہے پتھر بھی نہیں ہے، مثلاً کتاب ہے، قلم ہے، یہ درخت بھی نہیں ہے اور پتھر بھی نہیں۔ تو درخت اور پتھر ان کا جمع ہونا منع ہے، ان سے خالی ہونا منع نہیں۔ اور بعض اوقات صرف خالی ہونا منع ہوتا ہے، جمع ہونا منع نہیں۔ جیسے مثلاً میں کہتا ہوں یا تو زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ یا تو زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ بھئی دو ہی چیزیں ہیں، یا زید ڈوب رہا ہے یا ڈوب نہیں رہا، دو ہی چیزیں ہیں، لیکن یہاں میں نے ڈوبنے کے مقابلے میں نہ ڈوبنا ذکر نہیں کیا کیونکہ ان کے درمیان تو انفصالِ حقیقی ہے بھئی۔ یہ جمع بھی نہیں ہو سکتے، ڈوبنا اور نہ ڈوبنا دونوں جمع ہو جائیں یہ بھی نہیں ہو سکتا، اور دونوں میں سے ایک بھی نہ پایا جائے یہ بھی نہیں ہو سکتا بھئی۔ توجہ ہے؟ تو لہذا میں یہاں کیا لفظ لے آیا؟ کہ زید یا تو پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ اب ان دونوں میں سے ایک چیز ضرور ہو گی، ان دونوں سے زید خالی ہو جائے یہ نہیں ہو سکتا۔ اگر پانی میں نہیں ہے زید تو پھر ڈوب سکتا ہے؟ جب پانی میں نہیں ہے تو ڈوب نہیں رہا۔ اور یا پانی میں ہے زید، جب پانی میں زید ہے بھئی آگے وہ ڈوب رہا ہے یا ڈوب نہیں رہا، دونوں امکان ہیں۔ ہو سکتا ہے پانی میں وہ ڈوب رہا ہو، ہو سکتا ہے پانی کے اندر بھی وہ کشتی کے اندر سوار ہے پانی میں ہے لیکن ڈوب نہیں رہا، یا پانی کے اندر وہ تیر رہا ہے۔ تو پانی میں ہے دیکھو اس میں ڈوبنا اور نہ ڈوبنا دونوں صورتیں آ گئیں۔ دوسری طرف کیا ہے مقابلے میں؟ پانی میں نہیں، ڈوب نہیں رہا۔ تو دیکھو یہاں پر ایک طرف کیا ذکر ہے؟ زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ ان دونوں میں سے زید خالی نہیں ہو سکتا۔ زید میں ایک چیز ان میں سے ضرور ہو گی۔ ہاں ان دونوں کا جمع ہونا ممکن ہے، دونوں سے خالی نہیں ہو سکتا، دونوں جمع ہو سکتے ہیں۔ کیا؟ کہ زید پانی میں بھی ہو اور ڈوب نہیں بھی رہا ہو، یعنی کشتی میں سوار ہے یا پانی میں وہ تیر رہا ہے، تو دیکھو پانی میں بھی ہے اور ڈوب نہیں بھی رہا، دونوں چیزیں جمع ہو گئیں۔ لیکن دونوں سے خالی ہو جائے یہ نہیں ہو سکتا، پانی میں ہونا اور نہ ڈوبنا دونوں سے خالی ہو جائے یہ نہیں ہو سکتا۔ مجھے کوئی زید کی ایسی حالت بتا سکتے ہیں؟ زید پہاڑ پر ہے یا گھر پر ہے یا کشتی میں ہے، جہاں کہیں بھی وہ ہے ان دو میں سے ایک چیز وہ ضرور ہے، یا وہ پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ تو آپ غور کر لیں ایک چیز اس میں ضرور ہو گی ان دونوں میں سے۔ تو یہ ”عَلَى سَبِيْلِ مَنْعِ الْخُلُوِّ“ کے طریقے پر یہاں ”أَوْ“ آیا ہے، زید یا پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا، ان دونوں سے وہ خالی نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ منع الجمع کے طریقے پر نہیں ہے، جمع ہونا ان کا ممکن ہے لیکن دونوں سے خالی ہونا ممکن نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ مثال ہے ذرا ٹیڑھی سی، انسان چکرا جاتا ہے۔ دیکھو زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ دو ہی صورتیں ہیں نا، یا پانی میں ہو گا یا پانی میں نہیں ہو گا۔ دوسری طرف ہے یا ڈوب رہا ہے یا ڈوب نہیں رہا، لیکن دونوں میں سے ایک ایک چیز میں نے لے لی۔ پانی میں ہے یا پانی میں نہیں ہے، میں نے صرف پانی میں ہونے کو لیا، پانی میں نہ ہونے کو چھوڑ دیا۔ دوسری طرف کیا تھا؟ ڈوب رہا ہے یا نہیں ڈوب رہا، ان دونوں میں بھی انفصال ہے، ان میں سے بھی میں نے صرف ایک چیز لے لی کہ ڈوب نہیں رہا۔ اب جملہ کیا بن گیا؟ یا زید پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا۔ دو ہی کیفیتیں ہیں نا زید کی، یا وہ ڈوب رہا ہو گا یا ڈوب نہیں رہا ہو گا۔ اگر ڈوب رہا ہے تو پھر تو وہ پانی میں ہے، اور اگر ڈوب نہیں رہا پھر ہو سکتا ہے پانی میں ہو یا پانی سے باہر ہو، اور اگر پانی میں بھی ہے اس میں بھی دونوں احتمال آ گئے، ہو سکتا ہے پانی کے اندر وہ ڈوب رہا ہو ہو سکتا ہے نہ۔ تو یہ دو چیزوں سے زید خالی ہو ہی نہیں سکتا، آپ غور کر لینا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ زید کی کوئی بھی حالت ہے، وہ پہاڑ پر ہے، وہ گھر پر ہے، وہ سڑک پر ہے، وہ کشتی کے اندر بیٹھا ہے، وہ پانی میں تیر رہا ہے، ساری حالتیں آپ دیکھ لینا ان سب کے اندر ان دو میں سے ایک بات اس پر ضرور صادق آئے گی، یا وہ پانی میں ہو گا یا ڈوب نہیں رہا۔ ہاں دونوں جمع بھی ہو سکتے ہیں، دونوں جمع، لیکن دونوں سے خالی ہو جائے یہ نہیں ہو سکتا بھئی۔ کیا معنی دونوں سے خالی ہو جائے؟ بھئی پہلے کیا ذکر ہے؟ پانی میں ہے یا ڈوب نہیں رہا، دونوں کی ضد لے آؤ ذرا۔ پانی میں ہونے کی ضد کیا؟ پانی میں نہیں ہے، اور ڈوب نہیں رہا اس کی ضد لے آؤ، ڈوب رہا ہے۔ پانی میں نہ ہو اور ڈوب رہا ہو یہ نہیں ہو سکتا بھئی، پانی میں نہ ہو ضد پہلے ہم نے کیا کہا تھا پانی میں ہو، اب لے آؤ پانی میں نہ ہو، پانی میں نہ ہو اور ڈوب رہا ہو یہ کبھی نہیں ہو سکتا بھئی، یہ دونوں نہیں ہو سکتا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر بھی اشکال یہ چل رہا تھا کہ جہاں پر لفظاً اثر ہو گا وہاں پر معناً بھی ضرور اثر ہو گا، لیکن یہاں تو صاحبِ جامی کیا لے آئے درمیان میں؟ کہ اثر لفظاً ہو گا یا معناً ہو گا، اس سے تو معلوم ہوا دونوں میں سے ایک وقت میں ایک پایا جائے گا دونوں نہیں ہوں گے، تو اس کا جواب دینے کے لیے میں نے اتنی تفصیل ذکر کی کہ ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ یہاں پر جو ”أَوْ“ آیا یہ انفصال کے لیے ہے لیکن یہ انفصال منع الخلو کے طریقے پر ہے، منع الخلو یعنی ان دونوں سے خالی نہیں ہے، یا لفظاً اثر ہو گا یا معناً اثر ہو گا ان دو میں سے ایک چیز ضرور ہو گی، ان دونوں سے خالی نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ منع الجمع کے طریقے پر نہیں ہے، جمع یہ دونوں ہو سکتے ہیں، جمع ہو سکتے ہیں، جہاں لفظاً اثر ہو وہاں معناً بھی ہو سکتا ہے اور جہاں معناً اثر ہو وہاں لفظاً بھی ہو سکتا ہے، تو دونوں کا جمع ہونا تو ممکن ہے لیکن دونوں میں سے ایک بھی نہ پایا جائے، دونوں سے خالی ہو جائے، نہ لفظاً اثر ہو نہ معناً اثر ہو، یہ نہیں ہو سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو حاصلِ کلام کیا ہوا کہ یہاں ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ آیا، تو پھر اشکال ہوا کہ جہاں لفظاً اثر ہوتا ہے وہاں تو معناً بھی ضرور ہوتا ہے، تو پھر یہ ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ کو الگ الگ کیوں ذکر کیا؟ تو اس کا جواب بعضوں نے دیا کہ یہاں ”أَوْ“ بمعنی واو کے ہے، کہ لفظاً اور معناً اثر کرتا ہے۔ توجہ ہے؟ اور لفظاً عام ہے، چاہے لفظاً اعراب ظاہر ہو، چاہے تقدیراً اعراب آئے، چاہے محلاً اعراب آئے سب اس کے اندر آ گئے۔ اور معنی سے کیا مراد ہے؟ کہ معنی کے اندر تاکید پیدا کرتا ہے۔ تو ”إِنَّ“ لفظاً عمل کرتا ہے، تو جہاں لفظاً اثر ہوتا ہے وہاں معناً بھی اثر ہوتا ہے اس کا، تو لہذا وہ مجبور ہوئے یہ کہنے پر کہ یہ ”أَوْ“ بمعنی واو کے ہے کہ لفظاً بھی عمل کرتا ہے اور معناً بھی عمل کرتا ہے۔ لفظوں میں رفع اور نصب آئے گا اور رفع اور نصب چاہے لفظاً ہو چاہے تقدیراً ہو چاہے محلاً ہو، اور معناً بھی اثر آئے گا یعنی تاکید پیدا کر دے گا اس کے اندر۔ جبکہ دوسرا جواب بعضوں نے دیا، وہ کہتے ہیں کہ نہیں یہ ”أَوْ“ کو واو کے معنی میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس ”أَوْ“ کو اپنے ہی معنی میں رکھیں۔ بھئی اپنے ہی معنی میں رکھیں تو پھر کیا معنی؟ ”لَفْظًا أَوْ مَعْنًى“ اس سے تو پتہ چلا جہاں لفظاً عمل ہے وہاں معناً نہیں اور جہاں معناً عمل ہے وہاں لفظاً نہیں۔ کہتے ہیں بھئی لفظاً سے وہ اثر مراد لیں جہاں اعراب باقاعدہ لفظوں میں ظاہر ہو، یعنی اسم کو وہ نصب دے اور خبر کو وہ باقاعدہ رفع دے اور وہ نصب اور رفع لفظوں میں نظر آئے یعنی باقاعدہ اس پر تلفظ ہو، لفظاً سے وہ اثر مراد ہے۔ یا صرف معنی کے اندر اثر دے گا یعنی لفظوں کے اندر کوئی اثر نہیں دے گا، معنی کے اندر کیا اثر؟ کلام میں تاکید پیدا کرے گا، لفظوں میں کوئی اثر نہیں کیونکہ وہاں پر اعراب تقدیراً ہو گا یا محلاً ہو گا تو لفظوں کے اندر کوئی اثر ظاہر نہیں ہو گا، ہاں معنی کے اندر تاکید آ جائے گی۔ اس پر پھر اشکال ہوتا ہے کہ بھئی جہاں لفظوں کے اندر ”إِنَّ“ اثر کرتا ہے ”إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ تو یہاں پر معنی کے اندر بھی تو اثر ہوتا ہے، حالانکہ اس سے تو کیا پتہ چل رہا ہے کہ جہاں لفظاً عمل ہے وہاں معناً نہیں اور جہاں معناً ہے وہاں لفظاً نہیں۔ کہتے ہیں بھئی یہ ”عَلَى سَبِيْلِ مَنْعِ الْخُلُوِّ“ کے طریقے پر ہے کہ ان دونوں سے خالی نہیں ہو سکتا، یا تو لفظاً عمل ہو گا یا معناً عمل ہو گا دونوں میں سے ایک ضرور ہو گا ان سے خالی نہیں ہو سکتا، ہاں ان کے جمع ہونا ممتنع نہیں کیونکہ جہاں لفظاً ہو گا اثر لفظوں کے اندر جب اعراب ظاہر ہو گا تو معنی کے اندر تاکید بھی ضرور آ جائے گی تو جمع ہونا تو ان کا ممکن ہے لیکن دونوں سے خالی ہونا ممکن نہیں۔ تو ”أَوْ“ یہاں کس طریقے پر آیا ہے؟ منع الخلو کے طریقے پر آیا ہے منع الجمع کے طریقے پر نہیں ہے بھئی۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟ تو صاحبِ جامی کی تقریر کیا ہوئی؟ اشکال کیا ہوتا تھا کہ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے یہ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف میں داخل ہو رہا ہے حالانکہ یہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں، ”إِنَّ“ کی خبر تو ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ ہے، تو یہ تعریف تو مانع نہیں بھئی دخولِ غیر سے، اس کے اندر تو ”يَقُوْمُ“ داخل ہو گیا حالانکہ وہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں لیکن تعریف اس پر صادق آ رہی ہے۔ تو اس کا جواب دے دیا صاحبِ جامی نے کہ بھئی ”إِنَّ“ کے داخل ہونے سے آپ نے لفظی معنی مراد لے لیا، لفظی معنی مراد نہیں بلکہ داخل ہونے کا معنی یہ ہے کہ ”إِنَّ“ اس کو لفظاً یا معناً اپنا اثر دے دے، اور یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے اس کو ”إِنَّ“ نے نہ لفظوں میں کوئی عمل دیا ہے اور نہ معنی کے اعتبار سے کہ اس ”يَقُوْمُ“ کا جو اسناد ہے ”أَبُوْهُ“ کی طرف اس میں ”إِنَّ“ نے کوئی تاکید پیدا نہیں کی۔ تو ”إِنَّ“ اس پر اس معنی کے اعتبار سے داخل نہیں ہوا ”بَلْ إِنَّمَا دَخَلَ عَلَى جُمْلَةِ يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ بلکہ ”إِنَّ“ تو داخل ہوا ہے ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ کے جملہ پر بھئی۔ تو صاحبِ جامی نے یہ جواب دیا۔ کہتے ہیں ہمارا یہ جواب لے لیں پھر کوئی اور تاویل کر کے جواب دینے کی کوئی حاجت نہیں ہے بھئی۔ مثلاً بعض علماء نے کیا جواب دیا؟ تعریف کیا آئی تھی ”إِنَّ“ کی خبر کی؟ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے ان حروف کے داخل ہونے کے بعد۔ کیا ہوتی ہے؟ مسند۔ بعضوں نے یہ جواب دیا اس اشکال کا کہ یہاں جو ”مُسْنَد“ لفظ آیا اس مسند سے مراد وہ والا مسند ہے جو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہو۔ ہر مسند مراد نہیں ہے، آپ نے اس سے ہر مسند مراد لیا تھا، لیکن اس سے ہر مسند مراد نہیں بلکہ وہ مسند مراد ہے جو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہو، اس کی طرف اسناد ہو رہا ہو۔ اور ذرا اس جملے پہ نظر رکھو ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“، یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے اس کا اسناد ”إِنَّ“ کے اسم زید کی طرف ہو رہا ہے یا ”أَبُوْهُ“ کی طرف ہو رہا ہے؟ ”أَبُوْهُ“ کی طرف۔ تو یہ تو اس مسند سے ہی خارج ہو گیا کیونکہ مسند سے مراد ہر مسند نہیں ہے بلکہ وہ مسند ہے جو کس کی طرف مسند ہو؟ ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف جو مسند ہو وہ مراد ہے، اور یہ ”يَقُوْمُ“ یہ تو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند نہیں ہے بلکہ یہ تو ”أَبُوْهُ“ کی طرف مسند ہے، لہذا یہ ”إِنَّ“ کی خبر بھی نہیں تو یہ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف سے خارج ہو گیا۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ نہیں بھئی یہ جواب دینے کی ضرورت نہیں، یہ جواب اگر آپ دیں گے تو تعریف میں پھر ایک اور خرابی لازم آئے گی۔ وہ کیا؟ یہ ذرا تعریف پر آئیں بھئی، پچھلے صفحے پر تعریف نکالیں۔ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف انہوں نے ذکر کی متن، متن کو دیکھیں بھئی: ”هُوَ الْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کہ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے کسی چیز کی طرف ان حروف کے داخل ہونے کے بعد۔ یہ فرماتے ہیں کہ یہ جو ”مُسْنَد“ کا لفظ آیا اس مسند سے ہر مسند نہیں مراد، بلکہ کون سا مسند مراد ہے؟ وہ جو مسند ہو ان حروف کے اسم کی طرف، یعنی ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف جو مسند ہو وہ مراد ہے۔ تو اس پر پھر صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ پھر تو اور خرابی لازم آئے گی، پھر تو یہ جو ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ ہے یہ قید لغو ہو جائے گی، بیکار ہو جائے گی۔ یہ قید کیوں آئی تھی؟ مبتدا وغیرہ کی خبر کو نکالنے کے لیے، ”كَانَ“ کی خبر کو نکالنے کے لیے، لیکن پھر یہ قید لغو ہو جائے گی۔ کس طرح؟ کیونکہ جب آپ نے یہ کہا، ”إِنَّ“ کی خبر کی کیا تعریف کی؟ ”هُوَ الْمُسْنَدُ“ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے، اور مسند سے کیا مراد لیا؟ کہ کس کی طرف مسند ہوتی ہے؟ ان کے اسم کی طرف مسند ہوتی ہے۔ جب کہا ان کا جو اسم ہے اس کی طرف مسند ہوتی ہے، تو ان کا اسم کب ہوتا ہے؟ جب یہ حروف داخل ہو جائیں یا پہلے سے ہی ان کا اسم ہوتا ہے؟ جب یہ داخل ہو جائیں پھر ہی مبتدا ان کا اسم کہلاتا ہے۔ تو جب کہا کہ ان کی خبر مسند ہوتی ہے ان کے اسم کی طرف، معلوم ہوا ”إِنَّ“ پہلے ہی داخل ہو چکا ہے، لہذا اب یہ خبر ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہے۔ جب ”إِنَّ“ پہلے ہی داخل ہو چکا ہے تو پھر آگے ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ ان حروف کے داخل ہونے کے بعد یہ کہنے کی کیا حاجت ہے؟ ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، کیونکہ آپ نے مسند کا کیا معنی کیا؟ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے کس طرف؟ ان کے اسم کی طرف، ان حروف کے اسم کی طرف، اور ان حروف کے اسم کی طرف خبر تب ہی مسند ہو گی نا جب ”إِنَّ“ وغیرہ داخل ہو چکے ہیں، جب وہ داخل ہو چکے ہیں معلوم ہوا وہ جو مبتدا ہے اب وہ ان کا اسم بن چکا ہے، جب ان کا اسم بن چکا ہے تو اب خبر کیا ہو گی؟ مسند ہو گی ان کے اسم کی طرف۔ تو جب کہہ دیا کہ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے ان کے اسم کی طرف، معلوم ہوا ”إِنَّ“ داخل ہو چکا ہے، اور یہ ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد ہی ہو گا، ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد ہی ”إِنَّ“ کی خبر ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہو سکتی ہے۔ لہذا ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کی قید بیکار چلی گئی، آپ صرف اتنا کہہ دیتے: ”هُوَ الْمُسْنَدُ“ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے کس کی طرف؟ ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف، اور وہ کب ہو گی مسند؟ جب ”إِنَّ“ داخل ہو چکا ہے تب ہی ”إِنَّ“ کا اسم ہے نا، ”إِنَّ“ کے داخل ہونے سے پہلے تو کوئی ”إِنَّ“ کا اسم نہیں، اور آپ کہہ رہے ہیں مسند سے کیا مراد ہے وہ جو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہو، معلوم ہوا ”إِنَّ“ پہلے ہی داخل ہو چکا ہے، معلوم ہوا یہ ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد کی بات ہو رہی ہے کہ وہ خبر مسند ہو گی ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف۔ لہذا آگے ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وہ قید کس لیے لگائی تھی؟ تاکہ مبتدا کی خبر نکل جائے، ”كَانَ“ کی خبر نکل جائے اور ”مَا“ و ”لَا“ مشابہ بـ”لَيْسَ“ وغیرہ کی خبر نکل جائے کیونکہ وہ سارے بھی مسند ہوتے ہیں۔ لیکن جب مسند سے وہ والا مسند مراد لے لیا جو ان حروف کے اسماء کی طرف مسند ہو، تو وہ تو ان حروف کے داخل ہونے کے بعد ہی ہو سکتا ہے اس سے پہلے نہیں ہو سکتا، تو پھر اس صورت میں تو ”كَانَ“ وغیرہ کی خبر داخل نہیں ہے بھئی، کیونکہ ”كَانَ“ وغیرہ کی خبر تو ان حروف کے اسماء کی طرف مسند نہیں ہوتی بھئی۔ تو لہذا یہ کہتے ہیں صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ یہ جو ہم نے دخول کا معنی بیان کر دیا، دخول کا یہ معنی مراد لے لیا جائے تو پھر کوئی حاجت پیش نہیں آتی کہ یہ جواب دیا جائے کہ مسند سے مراد ان حروف کے اسماء کی طرف مسند مراد ہے، اور نیز اس صورت میں یہ ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کی قید بھی لغو ہو جائے گی، بیکار ہو جائے گی اگر مسند سے وہ والا مسند مراد لیں جو آپ نے ذکر کیا۔ تو صاحبِ جامی فرماتے ہیں آگے دیکھیے، کہتے ہیں: ”فَلَا يُحْتَاجُ إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“، کہتے ہیں ہمارا یہ جواب لے لیں کہ داخل ہونے سے کیا مراد ہے کہ ”إِنَّ“ لفظاً یا معناً اثر دے دے، جب یہ جواب لے لیں گے یعنی جب دخول کا یہ معنی کر لیں گے ”فَلَا يُحْتَاجُ“ تو پھر احتیاج نہیں ہو گی، جب داخل ہونے کا یہ معنی کر لیں گے کہ ”إِنَّ“ لفظاً یا معناً اپنا اثر دے تو پھر ”فَلَا يُحْتَاجُ“ پھر حاجت نہیں پیش آئے گی ”إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ کہ جواب دیا جائے اس اعتراض سے ”بِأَنَّ الْمُرَادَ بِالْمُسْنَدِ“ کہ یہ جو مسند کا لفظ آیا تھا تعریف کے اندر اس سے مراد جو ہے ”الْمُسْنَدُ إِلَى أَسْمَاءِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ وہ جو مسند ہو ان حروف کے اسماء کی طرف۔ وہ جو تعریف کے اندر مسند آیا اس سے یہ مراد لیا جائے کہ وہ جو مسند ہو ان حروف کے اسماء کی طرف، نہیں توجہ؟ مسند سے کیا مراد لیں؟ وہ جو مسند ہو ان حروف یعنی حروفِ مشبہ بالفعل کے اسماء کی طرف، بلکہ یوں کہو آسان لفظوں میں ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف، ”إِنَّ“ کے اور ”إِنَّ“ سے مراد لے لیں تمام حروفِ مشبہ بالفعل۔ وہ جو مسند آیا اس مسند سے کون سا مسند مراد لیا جائے؟ جو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہو، وہ مراد لینے کی کوئی حاجت پھر پیش نہیں آئے گی بھئی۔ تو کہتے ہیں ”فَلَا يُحْتَاجُ إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ لہذا احتیاج نہیں ہو گی اس بات کی طرف کہ جواب دیا جائے اس اعتراض سے ”بِأَنَّ الْمُرَادَ بِالْمُسْنَدِ“ کہ وہ جو مسند آیا تھا اس مسند سے مراد جو ہے ”الْمُسْنَدُ إِلَى أَسْمَاءِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ وہ جو مسند ہو رہا ہے ان حروف کے اسموں کی طرف۔ مسند سے وہ مسند مراد لینے کی حاجت نہیں۔ ”وَيَلْزَمُ مِنْهُ“ اور اس کے ساتھ لازم ہے یعنی اگر یہ مراد لیا جائے مسند سے وہ خاص مسند مراد لیا جائے تو ”وَيَلْزَمُ مِنْهُ اسْتِدْرَاكُ قَوْلِهِ“ تو اس صورت میں ماتن کا یہ قول مستدرک ہو جائے گا یعنی بیکار ہو جائے گا، لغو ہو جائے گا، کون سا قول؟ یہ ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“، یہ قول مستدرک ہو گا بیکار ہو گا یعنی اس کے لانے کی کوئی حاجت نہ رہے گی۔ ”وَلَا إِلَى أَنْ يُجَابَ“، بعضوں نے اور جواب دیا تھا اس کو بھی صاحبِ جامی رد کر رہے ہیں۔ پہلے والوں نے کیا جواب دیا؟ کہ ”الْمُسْنَدُ“ سے کون سا مسند مراد ہے؟ جو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف مسند ہو، ان حروف کے اسماء کی طرف مسند ہو۔ کہتے ہیں یہ جواب نہ دو ورنہ تو ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ والا قول لغو ہو جائے گا۔ اور بعضوں نے اور جواب دیا، وہ کہتے ہیں ”الْمُسْنَدُ“ سے مراد اسمِ مسند ہے، مسند سے کیا مراد ہے؟ اسمِ مسند ہے، اور ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ اس کے اندر یہ جو ”يَقُوْمُ“ ہے یہ تو فعل ہے، یہ تو فعل ہے، تو جب اسمِ مسند کہہ دیا کہ وہ مسند کیا ہو؟ اسم ہو، تو یہ ”يَقُوْمُ“ کا اعتراض ہوتا ہی نہیں پھر کیونکہ یہ تو فعل ہے۔ توجہ ہے؟ بعضوں نے کیا جواب دیا کہ یہ جو تعریف کے اندر مسند کا لفظ آیا اس سے کیا مراد ہے؟ اس مسند سے اسمِ مسند مراد ہے، فعلِ مسند مراد نہیں۔ جب اسمِ مسند مراد ہے تو ”يَقُوْمُ“ کا اعتراض اب نہیں ہو سکتا کیونکہ ”يَقُوْمُ“ تو فعل ہے بھئی۔ جب یہ فعل ہے تو ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف اس پر صادق ہی نہیں آ رہی۔ تو صاحبِ جامی اس کو بھی رد کریں گے، کہتے ہیں نہیں بھئی یہ جواب دینے کی بھی کوئی حاجت نہیں۔ اس لیے کیونکہ اگر آپ یہ جواب دیں گے تو اس سے تو یہ معلوم ہوا کہ ”إِنَّ“ کی خبر ہمیشہ اسم آئے گی، حالانکہ ”إِنَّ“ کی خبر تو جملہ بھی آتی ہے۔ تو پھر آپ کو اس میں بھی تاویل کرنا پڑے گی۔ جنہوں نے کیا جواب دیا کہ مسند سے کیا مراد ہے؟ اسمِ مسند مراد ہے، تو جہاں پر بھی ”إِنَّ“ کی خبر جملہ آئے گی تو وہاں پر ان کو تاویل کر کے اسم بنانا پڑے گا کیونکہ انہوں نے ”إِنَّ“ کی خبر کی کیا تعریف کی؟ ”إِنَّ“ کی خبر وہ اسمِ مسند ہے، تو پھر جہاں بھی ”إِنَّ“ کی خبر جملہ آئے گی ان کو تاویل کر کے اس کو اسم بنانا پڑے گا حالانکہ کوئی حاجت نہیں اس کو اسم بنانے کی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ کہ وہ دخول والا وہ معنی مراد لے لیں جو ہم نے ذکر کیا تو پھر کوئی اور جواب دینے کی حاجت نہیں۔ تو کہتے ہیں: ”وَلَا إِلَى أَنْ يُجَابَ“ اور نہ ہی حاجت ہے اس بات کی کہ یہ جواب دیا جائے کہ ”بِأَنَّ الْمُرَادَ بِالْمُسْنَدِ الِاسْمُ الْمُسْنَدُ“ کہ مسند سے مراد جو ہے اسمِ مسند ہے، ”فَيُحْتَاجَ إِلَى تَأْوِيْلِ الْجُمْلَةِ بِالِاسْمِ حَيْثُ يَكُوْنُ خَبَرُهَا جُمْلَةً“ تو پھر احتیاج ہو گی کہ جملے کی تاویل کی جائے اسم کے ساتھ ”حَيْثُ يَكُوْنُ خَبَرُهَا جُمْلَةً“ جس جگہ ان حروف کی خبر جملہ ہو۔ ”حَيْثُ“ یاد رکھو مکان کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے تو یہاں پر بھی ”حَيْثُ“ مکان کے معنی میں ہے، ”حَيْثُ يَكُوْنُ خَبَرُهَا جُمْلَةً“ جس جگہ اس کی خبر جملہ ہو، جس جگہ ان حروفِ مشبہ بالفعل کی خبر جملہ ہو وہاں حاجت پیش آئے گی کہ اس کی تاویل کی جائے اسم کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ پھر ترجمہ دیکھیں، کہتے ہیں: ”فَيُحْتَاجَ إِلَى تَأْوِيْلِ الْجُمْلَةِ بِالِاسْمِ حَيْثُ يَكُوْنُ خَبَرُهَا جُمْلَةً“ تو حاجت پیش آئے گی کہ اس جملہ کی تاویل اسم کے ساتھ کی جائے ”حَيْثُ يَكُوْنُ خَبَرُهَا جُمْلَةً“ جس جگہ ”إِنَّ“ کی خبر جو ہے وہ جملہ ہو۔ جس جگہ بھی ”إِنَّ“ کی خبر جملہ ہو تو وہاں حاجت پیش آئے گی کہ اس جملہ کی تاویل اسم کے ساتھ کی جائے ”مِثْلُ إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ“ جیسے کہ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ“ کے اندر ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر بھی ”يَقُوْمُ“ کو پھر ”قَائِمٌ“ کے معنی میں لینا پڑے گا، تاویل کرنا پڑے گی حالانکہ یہاں کسی تاویل کی حاجت نہیں۔ تو حاصلِ کلام کیا ہوا کہ یہاں اشکال ہوتا تھا کہ ”إِنَّ زَيْدًا يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ یہاں پر یہ ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ”إِنَّ“ کی خبر ہے صرف ”يَقُوْمُ“ نہیں، لیکن یہ ”يَقُوْمُ“ ”إِنَّ“ کی خبر کی تعریف میں داخل ہو رہا ہے اس لیے کیونکہ انہوں نے ”إِنَّ“ کی خبر کی کیا تعریف کی؟ کہ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے کسی چیز کی طرف ان حروف کے داخل ہونے کے بعد، اور یہاں پر ”يَقُوْمُ“ بھی ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد مسند ہو رہا ہے ”أَبُوْهُ“ کی طرف۔ تو لہذا اس کو بھی ”إِنَّ“ کی خبر کہنا چاہیے حالانکہ یہ ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے، ”إِنَّ“ کی خبر ”يَقُوْمُ أَبُوْهُ“ پورا جملہ ہے۔ تو صاحبِ جامی نے جواب دیا کہ آپ نے داخل ہونے سے لفظی معنی مراد لے لیا کہ لفظوں میں اس پر داخل ہو، لفظوں میں داخل ہونا مراد نہیں ہے بلکہ داخل ہونے کا معنی یہ ہے کہ ”إِنَّ“ جو ہے یعنی یہ حروفِ مشبہ بالفعل لفظاً یا معناً اس کو اپنا اثر دیں بھئی۔ اور یہاں پر یہ ”يَقُوْمُ“ اس کے اندر ”إِنَّ“ نے نہ لفظاً کوئی اثر دیا اور نہ اس کے اندر معناً کوئی اثر دیا کہ ”يَقُوْمُ“ کا جو اسناد ہو رہا ہے ”أَبُوْهُ“ کی طرف اس میں کوئی تاکید پیدا نہیں کی بھئی۔ تو صاحبِ جامی فرماتے ہیں جب داخل ہونے کا یہ معنی کر لیں گے کہ ”إِنَّ“ لفظاً یا معناً اپنا اثر دے، تو کوئی اور جواب دینے کی حاجت پیش نہیں آئے گی۔ مثلاً بعضوں نے کیا جواب دیا تھا کہ ”الْمُسْنَدُ“ سے کیا مراد ہے؟ وہ جو مسند ہو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف، تو کہتے ہیں کہ یہ جواب دینے کی بھی پھر حاجت پیش نہیں آئے گی، بلکہ نیز اس جواب میں تو ایک اور خرابی لازم آئے گی کہ ”إِنَّ“ کی خبر وہ مسند ہوتی ہے ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف، تو وہ ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد ہی مسند ہو گی ”إِنَّ“ کے داخل ہونے سے پہلے تو نہیں، تو لہذا آگے ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کی قید لگانے کی کوئی حاجت ہی نہیں کیونکہ لفظِ مسند سے ہی کیا پتہ چل گیا؟ مسند سے کیا مراد ہے؟ وہ جو مسند ہے ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف، معلوم ہوا ”إِنَّ“ داخل ہو چکا ہے، تو ”إِنَّ“ کے اسم کی طرف بعد میں ہی مسند ہو سکتی ہے پہلے تو نہیں، لہذا اسی سے پتہ چل گیا کہ ”إِنَّ“ داخل ہو چکا ہے تو پھر آگے ”بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ کہنے کی کوئی حاجت نہیں ہے بھئی، لہذا اس صورت میں یہ قید لغو ہو جائے گی۔ اور نیز بعضوں نے دوسرا جواب دیا تھا اس کو بھی شارحِ جامی نے رد کیا، بعضوں نے کہا تھا مسند سے اسمِ مسند مراد ہے، اسمِ مسند مراد ہے، تو صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ نہیں یہ جواب دینے کی بھی کوئی حاجت نہیں اس لیے کیونکہ اس صورت میں ”إِنَّ“ کی خبر وہ تو کبھی کبھار جملہ بھی آتی ہے تو جہاں بھی ”إِنَّ“ کی خبر جملہ آئے گی پھر وہاں تاویل کی حاجت پیش آئے گی کیونکہ آپ نے مسند سے کیا مراد لیا اسمِ مسند، تو اس کو پھر اسم بنانا پڑے گا بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی: ”مِثْلُ قَائِمٌ فِيْ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ جیسے کہ ”قَائِمٌ“ کا لفظ ہے ”إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ کے اندر۔ بات کس کی چل رہی ہے؟ ”إِنَّ“ کی خبر کی، اور ”إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ یہ مثال ذکر کی صاحبِ کافیہ نے۔ صاحبِ کافیہ ذرا متن دیکھو: ”مِثْلُ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ جیسے کہ ”إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ ہے۔ یہ مثال ذکر کی اور مثال کس کی دینا چاہتے ہیں؟ ”إِنَّ“ کی خبر کی، اور یہ ”إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ یہ سارا تو ”إِنَّ“ کی خبر نہیں ہے اس کے اندر خبر صرف ”قَائِمٌ“ ہے، تو وہ صاحبِ جامی اسی کی وضاحت کر رہے ہیں کہ جیسے ”مِثْلُ قَائِمٌ“ جیسے کہ ”قَائِمٌ“ کا لفظ ہے ”فِيْ إِنَّ زَيْدًا قَائِمٌ“ اس جملے کے اندر۔ ”فَإِنَّهُ الْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“، دیکھو اس پر تعریف بھی صادق آ رہی ہے یہ جو ”قَائِمٌ“ ہے، ”إِنَّ“ کی خبر کی کیا تعریف کی؟ وہ مسند ہوتا ہے ”إِنَّ“ کے داخل ہونے کے بعد، ”فَإِنَّهُ الْمُسْنَدُ بَعْدَ دُخُوْلِ هٰذِهِ الْحُرُوْفِ“ اس لیے کیونکہ یہ جو ”قَائِمٌ“ ہے یہ مسند ہے ان حروف کے داخل ہونے کے بعد۔ عبارت حل ہو گئی، مسئلہ اچھی طرح سمجھ میں آ گیا۔ اچھا یہاں بھئی عبارت آئی، عبارت کی ایک بات سمجھ لیں میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا، یہاں عبارت آئی ”فَلَا يُحْتَاجُ إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“۔ میں نے بتلایا تھا کہ بعض اوقات عبارت کے اندر کوئی فعل آ جاتا ہے فعلِ معروف یا مجہول اور اس کے فاعل یا نائب الفاعل کا پتہ نہیں چلتا، فاعل یا نائب الفاعل کا پتہ نہیں چلتا، تو یہاں پر جیسے آیا ”فَلَا يُحْتَاجُ“۔ ”يُحْتَاجُ“ فعلِ مجہول ہے، تو وہ نائب الفاعل کیا ہے؟ تو نائب الفاعل کیا ہے؟ میں نے بتایا تھا کہ اس صورت میں پھر دو طریقے ہیں بھئی۔ ایک تو یہ کہ اسی کے اندر ضمیر نکال لیں اور وہ ضمیر اسی کے مصدر کو راجع کر دیں، تو ”فَلَا يُحْتَاجُ هُوَ“ اور ”هُوَ“ ضمیر کس کو راجع؟ اسی ”يُحْتَاجُ“ کے مصدر یعنی احتیاج کو راجع، تو عبارت یوں بن گئی ”فَلَا يُحْتَاجُ الِاحْتِيَاجُ“، ”فَلَا يُحْتَاجُ الِاحْتِيَاجُ“، اور پھر معنی کیسے کریں گے؟ میں نے بتلایا تھا ”يَقَعُ“ یا ”حَصَلَ“ کے ساتھ: ”فَلَا يُحْتَاجُ الِاحْتِيَاجُ أَيْ لَا يَقَعُ الِاحْتِيَاجُ“ یعنی احتیاج واقع نہیں ہو گی، حاجت واقع نہیں ہو گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ ایک طریقہ ہے۔ لہذا اس کا ترجمہ کیسے کریں گے؟ ”فَلَا يُحْتَاجُ إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ لہذا احتیاج واقع نہیں ہو گی، ضرورت پیش نہیں آئے گی کہ اس اعتراض سے یوں جواب دیا جائے بھئی۔ یا دوسری ترکیب یہ کہ اس کے ساتھ یہ جو جار مجرور آیا ”إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ یہ جار مجرور کو اس کا نائب الفاعل بنا دیں، یہ جار مجرور کو۔ اب ”يُحْتَاجُ“ کے اندر ضمیر نکالنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آگے ”إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ یہ اس کا نائب الفاعل بن رہا ہے، یہ کیا بن رہا ہے؟ نائب الفاعل بن رہا ہے یہ جار مجرور بھئی۔ اور یہ نائب الفاعل کیوں بنتا ہے؟ کیونکہ آپ نے پڑھا ہے یہ حروفِ جارہ کیوں لائے جاتے ہیں عبارت میں؟ فعل کو متعدی کرنے کے لیے، کس کے لیے؟ فعل کو متعدی کرنے کے لیے۔ تو جن پر یہ حروفِ جارہ داخل ہوتے ہیں یہ دراصل یہ بھی مفعول بہ ہیں البتہ یہ غیرِ صریح ہیں، یہ غیرِ صریح ہیں، اور جب فعلِ مجہول لایا جائے تو وہی مفعول بہ کیا بن جاتا ہے؟ نائب الفاعل۔ تو یہاں پر بھی یہ ”إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ یہ جو جار مجرور ہے یہ نائب الفاعل بن جائے گا۔ اور اس کو تعبیر اس طرح کرتے ہیں کہ یہ جار مجرور اس کا نائب الفاعل ہے، توجہ ہے؟ جار مجرور نائب الفاعل ہے، یہ ویسے تعبیر اس طرح کرتے ہیں حقیقت میں یہ جار مجرور سارا نائب الفاعل نہیں ہے بلکہ وہ جو مجرور ہے وہ نائب الفاعل ہے یعنی ”أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ یہ نائب الفاعل ہے، اور یہ اس پر ”أَنْ“ مصدریہ داخل ہو رہا ہے تو یہ اس کو مفرد کی تاویل میں کر دیتا ہے تو یہ ہے نائب الفاعل۔ توجہ ہے؟ لہذا ”إِلَى أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ ”إِلَى“ حرفِ جر ہے اور ”أَنْ يُجَابَ عَنْهُ“ یہ پورا جملہ ”أَنْ“ کی وجہ سے بتاویلِ مفرد یہ مجرور ہے محلاً، یہ مجرور ہے محلاً اور یہ مفرد کی تاویل میں ہے مصدر کی تاویل میں ہے، لیکن محلاً یہ مرفوع ہے کیونکہ نائب الفاعل ہے ”يُحْتَاجُ“ کے لیے۔ توجہ ہے؟ تو ایک تاویل کیا؟ ”يُحْتَاجُ“ کے اندر ”هُوَ“ ضمیر نکال لیں اور وہ اسی کے مصدر کو راجع کر دیں، أَيْ ”فَلَا يُحْتَاجُ الِاحْتِيَاجُ“ اور پھر اس کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ ”حَصَلَ الِاحْتِيَاجُ“ یا ”يَقَعُ الِاحْتِيَاجُ“ کے ساتھ اس کا ترجمہ کرتے ہیں۔ اور یا دوسری صورت یہ ہے کہ اس کے اندر کوئی ضمیر نہ نکالیں، آگے جو جار مجرور ہے اس کو اس کا نائب الفاعل بنا دیں۔ اور نائب الفاعل کیسے بنتے ہیں؟ یہ جار مجرور اسی سے متعلق بھی ہو جائے گا کیونکہ جار مجرور کے لیے کوئی متعلق بھی چاہیے، تو یہ جار مجرور اسی سے متعلق ہو گا اور یہی اس کا نائب الفاعل بھی ہے۔ اور میں نے بتایا جار مجرور کو نائب الفاعل کہہ دیا گیا کہ یہ جار مجرور نائب الفاعل ہے، حقیقت میں یہ جار مجرور نائب الفاعل نہیں بلکہ وہ جو مجرور ہے وہ ہے نائب الفاعل۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ آپ نے ہمیشہ یاد رکھنا ہے، جگہ جگہ یہ عبارتیں آتی ہیں کہ جہاں وہ لکھ دیتے ہیں کہ یہ جار مجرور نائب الفاعل ہے تو وہاں آپ سمجھ جائیں، ایک تو یہ کہ اس جار مجرور کو اسی سے جوڑنا بھی ہے یہ اسی سے متعلق بھی ہو رہے ہیں، اور نائب الفاعل حقیقت میں وہ مجرور ہے یہ سارا جار مجرور نہیں ہے۔ اور نیز اس طرح کی عبارت ”فَلَا يُحْتَاجُ“ جیسے لفظ جگہ جگہ آتے ہیں، معنی مشکل ہو جاتا ہے کہ جس میں ضمیر کا پتہ نہیں چلتا، تو وہاں ”حَصَلَ“ یا ”يَقَعُ“ کے ساتھ اس کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ حل ہو گیا سارا؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ.
216 approved lectures · 109 of 216