Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-076

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 139
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی آگے سبق: وَلَمَّا اعْتَبَرَ سِیْبَوَیْہِ الْوَصْفَ الْأَصْلِیَّ بَعْدَ التَّنْکِیْرِ وَإِنْ کَانَ زَائِلاً لَزِمَہُ أَنْ یَّعْتَبِرَہُ فِیْ حَالِ الْعَلَمِیَّۃِ أَیْضاً فَیَمْتَنِعُ نَحْوُ حَاتِمٍ مِنَ الصَّرْفِ لِلْوَصْفِ الْأَصْلِیِّ وَالْعَلَمِیَّۃِ۔ فَأَجَابَ عَنْہُ الْمُصَنِّفُ بِقَوْلِہِ: وَلَا یَلْزَمُہُ أَیْ سِیْبَوَیْہِ مِنِ اعْتِبَارِہِ الْوَصْفِیَّۃَ الْأَصْلِیَّۃَ بَعْدَ التَّنْکِیْرِ فِیْ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَماً بَابُ حَاتِمٍ أَیْ کُلُّ عَلَمٍ کَانَ فِی الْأَصْلِ وَصْفاً مَعَ بَقَاءِ الْعَلَمِیَّۃِ۔ بھئی گزشتہ سبق میں بات چل رہی تھی ایک ضابطہ تھا اور اس کی مخالفت کی تھی امام سیبویہ نے۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہو یعنی غیرِ انصراف کا سبب بن رہی ہو، جب اس سے علمیت کو ختم کریں گے تو وہ منصرف بن جائے گا۔ اور اس ضابطے سے استثناء کیا تھا أَحْمَرُ جیسے الفاظ کا کہ ان میں امام سیبویہ نے اختلاف کیا ہے۔ امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے امام اخفش کی۔ تو امام اخفش کا قول چونکہ ضابطے کے مطابق تھا اس لیے اس کو اصل قرار دیا اور مخالفت کی نسبت امام سیبویہ کی طرف کی۔ اور پھر آگے بتلایا کہ امام سیبویہ نے مخالفت کیوں کی ہے اِعْتِبَاراً لِلصِّفَۃِ الْأَصْلِیَّۃِ صفتِ اصلیہ کا اعتبار کرنے کی وجہ سے بَعْدَ التَّنْکِیْرِ اس اسم کو نکرہ بنانے کے بعد۔ تو یہاں جو اِعْتِبَاراً آیا صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ مفعول لہ ہے۔ مفعول لہ وہ مصدر جو ماقبل فعل کی علت بیان کرتا ہے اور یہ منصوب ہوتا ہے۔ تو صاحبِ جامی نے جو اوپر عبارت آئی تھی وَخَالَفَ سِیْبَوَیْہِ الْأَخْفَشَ اس کے اندر مخالفت کی نسبت امام سیبویہ کی طرف کی اور الْأَخْفَشَ کو مفعول بنایا خَالَفَ کے لیے۔ جبکہ بعض دیگر شارحین ہیں انہوں نے خَالَفَ کی نسبت امام اخفش کی طرف کی ہے کہ امام اخفش نے مخالفت کی ہے امام سیبویہ کی۔ تو انہوں نے سِیْبَوَیْہِ کو مفعول بہ بنایا ہے خَالَفَ کے لیے اور الْأَخْفَشَ کو فاعل بنایا۔ لیکن میں نے آپ کو بتلایا کہ صاحبِ جامی کی بات زیادہ واضح ہے کیونکہ آگے یہ جو اِعْتِبَاراً آ رہا ہے یہ مفعول لہ واقع ہو رہا ہے۔ اور یہ مفعول لہ تب ہی واقع ہو گا جب اس میں تین شرطیں پوری ہوں۔ وجہ اس کی یہ کہ عربی زبان میں تعلیل کے لیے لام کو وضع کیا گیا ہے۔ جب بھی کسی چیز کی علت بیان کرنی ہو تو اس کے لیے لام کو استعمال کیا جاتا ہے عربی زبان میں۔ اور پھر کبھی کبھار اس لام کو حذف کر کے اس اسم کو منصوب کر دیا جاتا ہے اور اس کو مفعول لہ کہتے ہیں۔ لیکن اس لام کو حذف کرنے اور اس اسم پر نصب پڑھنے کی تین شرطیں ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ وہ مصدر ہونا چاہیے۔ اور دوسری شرط یہ ہے کہ اس مصدر کا اور ماقبل والے فعل دونوں کا فاعل ایک ہی ذات ہونی چاہیے۔ اور تیسری شرط یہ ہے کہ اس مصدر کا اور ماقبل والے فعل کا زمانہ ایک ہی ہونا چاہیے بھئی۔ اور یہاں پر یہ تینوں شرطیں پوری ہیں۔ اِعْتِبَاراً یہ مصدر بھی ہے، اور نیز یہ اِعْتِبَار اور خَالَفَ دونوں کا فاعل سیبویہ ہے، مخالفت کس نے کی ہے؟ امام سیبویہ نے، اور اعتبار وصفیتِ اصلیہ کا تنکیر کے بعد کس نے کیا ہے؟ امام سیبویہ نے۔ تو دونوں کا فاعل بھی سیبویہ، اور تیسری شرط بھی پوری ہے کہ دونوں کا زمانہ ایک ہے، کہ مخالفت اور اعتبار دونوں کا زمانہ ایک ہے، جس زمانے میں اعتبار کیا ہے تو اس زمانے میں مخالفت کی ہے، جب اعتبار کیا تو مخالفت کی ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو معلوم ہوا کہ اِعْتِبَاراً مفعول لہ تب ہی بن سکتا ہے جب خَالَفَ کا فاعل سیبویہ کو بنایا جائے۔ اگر خَالَفَ کا فاعل اخفش کو بنایا جائے پھر تو خَالَفَ کا فاعل اخفش ہوا اور اعتبار کا فاعل امام سیبویہ ہوئے، پھر تو دونوں کے فاعل الگ الگ ہو گئے، پھر تو اِعْتِبَاراً کو مفعول لہ بنانا ٹھیک ہی نہیں۔ تو لہٰذا یہ اِعْتِبَاراً یہ دلیل ہے صاحبِ جامی نے جو ترکیب ذکر کی کہ سیبویہ کو فاعل بناؤ خَالَفَ کے لیے اور اخفش کو مفعول بناؤ۔ اور میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ دوسرے علماء جنہوں نے سیبویہ کو مفعول بنایا اور خَالَفَ کا اسناد اخفش کی طرف کیا اور اس کو فاعل بنایا، وہ پھر اس اِعْتِبَاراً کو مفعول لہ نہیں بناتے کیونکہ پھر یہ مفعول لہ بن ہی نہیں سکتا، وہ اس کو پھر حال بناتے ہیں یا مفعولِ مطلق بناتے ہیں۔ حال بنائیں تو میں نے بتایا تھا حال کا حمل ہوتا ہے ذوالحال پر۔ جَاءَنِیْ زَیْدٌ رَاکِباً آیا میرے پاس زید اس حال میں کہ وہ سوار تھا۔ تو یہ دیکھو یہ رَاکِب کا حمل زَیْد پر ہو رہا ہے جو ذوالحال ہے، تو معلوم ہوا وہ رَاکِب کون ہے؟ زید ہے۔ وہ ذوالحال کیا ہے؟ راکب ہے۔ تو یہاں پر بھی یہ اِعْتِبَاراً کو جب سیبویہ سے حال بنائیں گے تو حال کا تو حمل ہوتا ہے ذوالحال پر اور یہاں تو یہ حال مصدر ہے اور سیبویہ وہ ذات ہے اور مصدر کا حمل تو ذات پر صحیح نہیں، تو اس کا جواب بھی میں نے ذکر کیا تھا کہ مصدر کبھی اسمِ فاعل اور کبھی اسمِ مفعول کے معنی میں ہوتا ہے، تو یہاں پر اِعْتِبَار کو اسمِ فاعل کے معنی میں لے لیں گے کہ امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے اس حال میں کہ مُعْتَبِراً لِلصِّفَۃِ الْأَصْلِیَّۃِ کہ وہ اعتبار کرنے والے ہیں صفتِ اصلیہ کا، تو اِعْتِبَار کس معنی میں ہوا؟ مُعْتَبِر کے معنی میں ہوا۔ اور دوسری ترکیب بعضوں نے یہ ذکر کی کہ اِعْتِبَاراً کو جو ہے وہ مفعولِ مطلق بنایا جائے، اور مفعولِ مطلق کسے کہتے ہیں؟ وہ مصدر جو ماقبل فعل کے معنی میں ہوتا ہے، تو پھر اس کے لیے فعل محذوف نکال لیں گے أَیِ اعْتَبَرَ سِیْبَوَیْہِ اعْتِبَاراً۔ اور اگر آپ چاہیں تو اِعْتَبَرَ اب نکالنے کی ضرورت بھی نہیں ہے، اِعْتِبَار کو مفعولِ مطلق بنا لیں خَالَفَ سے۔ اس پر آپ کے ذہنوں میں اشکال آئے گا کہ مفعولِ مطلق تو وہ مصدر ہوتا ہے جو ماقبل فعل کے معنی میں ہو اور یہاں اِعْتِبَار تو خَالَفَ کے معنی میں نہیں ہے، تو پھر یہ کیسے اس خَالَفَ سے مفعولِ مطلق بن سکتا ہے؟ تو میں نے بتلایا تھا کہ یہ اعتبار کرنا وصفِ اصلی کا تنکیر کے بعد یہ ایک نوع کی ایک قسم کی مخالفت ہی ہے، یہ بھی کیا ہے؟ ایک قسم کی مخالفت ہے، تو لہٰذا خَالَفَ کا معنی بھی مخالفت کرنا اور اِعْتِبَار کے اندر بھی کون سا معنی آ گیا؟ مخالفت والا معنی آ گیا، تو یہ اس سے مفعولِ مطلق واقع ہو سکتا ہے۔ تو امام سیبویہ فرماتے ہیں کہ أَحْمَرُ جیسے الفاظ کے اندر جن کے اندر علمیت سے قبل ایک سبب وصف تھا، جب اس کے اندر علمیت آئی تو وہ وصف چلا گیا کیونکہ علم اور وصف دونوں آپس میں متضاد ہیں، تو پھر جب یہ علمیت ختم ہو گئی تو اب وہ جو مانع تھا جو ہمیں وصف کا اعتبار نہیں کرنے دے رہا تھا وہ مانع چلا گیا، علمیت چلی گئی، لہٰذا اب اس کے اندر پھر وصفیت کا اعتبار کیا جائے گا اور بعد التنکیر بھی یہ غیرِ منصرف رہے گا بھئی۔ اس پر پھر صاحبِ جامی نے ایک اشکال اور اس کا جواب بھی ذکر کیا کہ پھر اس پر اشکال ہوتا ہے کہ بھئی جب أَحْمَرُ کو نکرہ بنایا گیا تو ٹھیک ہے جو وصف کا جو مانع تھا یعنی علمیت وہ تو چلی گئی، تو مانع تو کوئی نہیں اس وقت وصفیت کے لیے لیکن کوئی باعث بھی تو نہیں ہے کہ وصفیت کا اعتبار کیا جائے۔ اگر مانع نہیں ہے تو باعث بھی تو کوئی نہیں ہے، کوئی داعی بھی تو نہیں ہے جو تقاضا کرے کہ اس میں وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا جائے، تو پھر کس وجہ سے امام سیبویہ نے اس کے اندر وصفیت کا اعتبار کیا اور کس وجہ سے انہوں نے اس اسم کو اس کی اصل یعنی انصراف سے نکال کر غیرِ منصرف قرار دیا؟ تو اس کا جواب بعض نے پھر یہ دیا کہ یہ جو وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا امام سیبویہ نے، اس کا باعث وہ أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ کا غیرِ منصرف ہونا ہے باوجود یہ کہ ان سے وصفیت زائل ہو چکی ہے وہ سانپوں کے نام بن چکے ہیں۔ تو جیسے أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ کے اندر وصفیت کے زائل ہونے کے باوجود اس کا اعتبار کیا گیا، تو اسی طرح أَحْمَرُ کے اندر وصفیت کے زائل ہونے کے باوجود اس کا اعتبار کیا جائے گا۔ تو امام سیبویہ نے أَحْمَرُ کو قیاس کیا أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ پر کہ أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ میں جب زوالِ وصفیت کے بعد وصفیت کا اعتبار کیا گیا تو أَحْمَرُ کے اندر بھی زوالِ وصفیت کے بعد وصفیت کا اعتبار کرنا چاہیے۔ تو پھر اس کے بعد صاحبِ جامی نے وَفِیْہِ بَحْثٌ کے ذریعے اس جواب کو رد کیا کہ نہیں بھئی أَحْمَرُ کو أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ پر قیاس نہیں کیا جا سکتا، اس لیے کیونکہ أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ کے اندر وصفیت کا کچھ نہ کچھ اثر ابھی بھی موجود ہے، جبکہ أَحْمَرُ کے اندر سے وصفیت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے بھئی۔ کہتے ہیں دیکھو یہ أَسْوَدُ جو ہے یہ عربی زبان میں ہر کالی چیز کے لیے وضع تھا اور پھر بعد میں یہ کالے رنگ کے سانپ کا اسم بن گیا نام بن گیا۔ تو اب دیکھو ابھی بھی اس کے اندر وصفیت کا اثر ہے، یہ کسی اور رنگ کے سانپ کا نام نہیں بنا بلکہ کس رنگ کے سانپ کا نام بنا؟ کالے رنگ کے، تو دیکھو کالا رنگ اس سانپ میں ابھی بھی موجود ہے۔ اسی طرح أَرْقَمُ عربی زبان میں ہر چتکبری چیز کو کہتے تھے یعنی جس میں سفید اور کالا دونوں رنگ ہوں، تو ابھی بھی جب اس پر غلبۂ اسمیت آیا تو یہ ایسے سانپ کا اسم بن گیا جو چتکبرا ہوتا ہے یعنی جس میں سفید اور کالا دونوں رنگ ہوتے ہیں۔ تو أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ ان میں سے وصفیت پورے طور پر ختم نہیں ہوئی، ابھی بھی اس کے اندر وصفیت کا کچھ نہ کچھ اثر باقی ہے، جبکہ أَحْمَرُ کو جب علم بنایا گیا تو اس سے وصفیت پورے طور پر ختم ہو گئی بھئی۔ تو لہٰذا اب أَحْمَرُ کو أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ پر قیاس کرنا صحیح نہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں کہتے ہیں امام اخفش اس بات کی طرف گئے ہیں کہ أَحْمَرُ جیسے لفظوں سے جب علمیت زائل کی جائے گی تو پھر یہ منصرف بن جائے گا۔ اس لیے کیونکہ وصفیت جو ہے وہ علمیت کی وجہ سے زائل ہو چکی ہے، اور پھر علمیت کو آپ نے زائل کر دیا، تو اب وہ وصفیت جو پورے طور پر زائل ہو چکی ہے اب اس کا دوبارہ اعتبار نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اعتبار کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے، کوئی چیز ہے ہی نہیں جو اس بات کا تقاضا کر رہی ہو کہ اس کے اندر اب بھی وصفیت کا اعتبار کیا جائے۔ تو وہ اس کو بَعْدَ التَّنْکِیْر منصرف کہتے ہیں اور صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ امام اخفش کی بات زیادہ ظاہر ہے کیونکہ جو چیز پورے طور پر ختم ہو جائے اس کو پھر دوبارہ مؤثر نہیں ہونا چاہیے بھئی، اس کا کوئی اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اب دیکھیے آگے بھئی آج کا سبق: تو فرماتے ہیں: وَلَمَّا اعْتَبَرَ سِیْبَوَیْہِ الْوَصْفَ الْأَصْلِیَّ بَعْدَ التَّنْکِیْرِ وَإِنْ کَانَ زَائِلاً لَزِمَہُ أَنْ یَّعْتَبِرَہُ فِیْ حَالِ الْعَلَمِیَّۃِ أَیْضاً فَیَمْتَنِعُ نَحْوُ حَاتِمٍ مِنَ الصَّرْفِ لِلْوَصْفِ الْأَصْلِیِّ وَالْعَلَمِیَّۃِ۔ آگے صاحبِ کافیہ امام سیبویہ پر وارد ہونے والے ایک اعتراض کا جواب دے رہے ہیں۔ امام سیبویہ پر اعتراض ہوتا ہے کہ آپ أَحْمَرُ جیسے لفظوں میں بَعْدَ التَّنْکِیْر بھی وصفیت کا اعتبار کرتے ہیں۔ بَعْدَ التَّنْکِیْر بھی آپ وصفیت کا اعتبار کرتے ہیں تو پھر تو عین علمیت کی حالت میں بھی آپ کو وصفیت کا اعتبار کرنا چاہیے۔ توجہ ہے؟ عین علمیت کی حالت میں بھی پھر کیا کرنا چاہیے؟ بھئی علمیت کے ساتھ تو وصفیت جمع نہیں ہوتی، علمیت آئی تو وصفیت کیا ہو گئی؟ زائل، پھر جب علمیت ختم کی تو امام سیبویہ نے أَحْمَرُ جیسے لفظوں میں کس کا اعتبار کیا؟ وصفیت کا اعتبار کیا، تو جب آپ زوال کے بعد، زوال کے بعد وصفیت کا اعتبار کر رہے ہیں تو پھر عین علمیت کی حالت میں بھی آپ کو وصفیت کا اعتبار کرنا چاہیے۔ آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ عین علمیت کی، بھئی علمیت کے بعد جب اعتبار کر رہے ہیں تو عین علمیت کی حالت میں بھی کیا کرنا چاہیے؟ وصفیت کا اعتبار کرنا چاہیے، لہٰذا حَاتِمٌ جیسے لفظوں کو غیرِ منصرف ہونا چاہیے آپ کے نزدیک۔ حَاتِمٌ سے مراد وہ الفاظ ہیں جو قَبْلَ الْعَلَمِیَّۃِ وصف تھے۔ حَاتِمٌ دیکھو اسمِ فاعل کا صیغہ ہے۔ حَتَمَ یَحْتِمُ حَتْماً کا معنی ہوتا ہے کسی چیز کو مضبوط کرنا یا اسی طرح فیصلہ کرنا یا اسی طرح کسی چیز کو لازم کرنا، تو اسی سے اسمِ فاعل کیا آیا؟ حَاتِمٌ۔ اور دیکھو حَاتِم نام ہے عام استعمال ہوتا ہے، حاتم طائی ایک نہایت مشہور سخی آدمی گزرا ہے، تو یہ حَاتِم کا لفظ قَبْلَ الْعَلَمِیَّۃِ وصف تھا۔ کیا تھا؟ وصف تھا کیونکہ اسمِ فاعل کا صیغہ ہے، پھر اس کو علم بنایا گیا، جب علم بنایا گیا تو وصفیت کیا ہو گئی؟ زائل۔ توجہ ہے؟ اور امام سیبویہ کیا کرتے ہیں؟ جب علمیت کو ختم کر دیتے ہیں تو پھر بعد میں دوبارہ وصفیت کا اعتبار کرتے ہیں، بھئی جب آپ زوال کے بعد بھی وصفیت کا اعتبار کر رہے ہیں تو عین علمیت کی حالت میں بھی وصفیت کیا ہو چکی ہے؟ زائل، تو ابھی بھی آپ کو اعتبار کرنا چاہیے۔ توجہ ہے؟ آپ کیا کرتے ہیں زوال کے بعد وصفیت کا اعتبار کرتے ہیں تو علمیت کے ہوتے ہوئے بھی وصفیت زائل ہو چکی ہے لیکن آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ اس کا اعتبار کرنا چاہیے اور حَاتِمٌ جیسے لفظوں کو غیرِ منصرف ہونا چاہیے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو صاحبِ کافیہ پھر اس کا جواب دیتے ہیں کہ نہیں بھئی امام سیبویہ پر یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کہ آپ کو حَاتِمٌ جیسے لفظوں کو غیرِ منصرف پڑھنا چاہیے کیونکہ اس میں علمیت ہے اور علمیت کے ساتھ ساتھ آپ کو اس زائل شدہ وصفیت کا اعتبار کرنا چاہیے عین علمیت کی حالت میں بھی۔ لہٰذا یہ اعتراض امام سیبویہ پر نہیں ہو سکتا۔ کیوں نہیں ہو سکتا؟ کہتے ہیں اس وجہ سے کہ اس صورت میں دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آتا ہے ایک ہی حکم کے اندر۔ حکم کیا؟ غیرِ منصرف ہونا۔ ایک لفظ کا غیرِ منصرف ہونا، اس کے اندر دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آئے گا کہ حَاتِمٌ کے اندر مثلاً کیا کہنا پڑے گا؟ ایک سبب کیا؟ علمیت، دوسرا سبب کیا؟ وصفیت، حالانکہ علمیت اور وصفیت تو متضاد ہیں، یہ دونوں تو جمع ہی نہیں ہوتے۔ تو اس وجہ سے امام سیبویہ پر یہ اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ جواب سمجھ میں آیا؟ پھر سنو، امام سیبویہ پر اعتراض ہوتا ہے کہ آپ نے زوال کے بعد وصفیت کا اعتبار کیا أَحْمَرُ جیسے لفظوں میں۔ تو جب علمیت آتی ہے تو وصف کیا ہو جاتا ہے؟ زائل۔ اور آپ تو زوال کے بعد بھی کیا کرتے ہیں؟ وصفیت کا اعتبار کرتے ہیں، تو عین علمیت کی حالت میں جب وصف زائل ہو چکا ہے پھر بھی آپ کو اس زائل شدہ وصف کا اعتبار کرنا چاہیے اور حَاتِمٌ جیسے لفظوں کو غیرِ منصرف ہونا چاہیے۔ اور حَاتِمٌ سے کیا مراد؟ وہ لفظ جو اصل میں تو وصف تھے اور بعد میں کیا بن گئے؟ علم بن گئے، تو ان کے اندر آپ کو وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کرنا چاہیے، تو ایک سبب علمیت ہو جائے گا، ایک وصف ہو جائے گا، تو اس لفظ کو غیرِ منصرف ہونا چاہیے۔ صاحبِ کافیہ اس کا جواب دیتے ہیں کہ نہیں بھئی امام سیبویہ پر یہ اعتراض نہیں ہو سکتا، کیونکہ اس صورت میں ایک ہی حکم کے اندر دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آئے گا اور یہ درست نہیں ہے کہ دو متضاد چیزوں کا اعتبار ایک ہی حکم کے اندر کیا جائے۔ وصف اور علم یہ دونوں متضاد ہیں، اور دونوں کا آپ اعتبار کس میں کر لیں گے؟ غیرِ انصراف یعنی ایک ہی حکم، حکم کیا لگانا ہے لفظ پر کہ یہ غیرِ منصرف ہو گیا، کس کی وجہ سے؟ علمیت اور وصفیت، تو ایک ہی حکم کے اندر دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آئے گا اور ایک ہی حکم میں دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا صحیح نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ دیکھیے بھئی کتاب پر، سب سے پہلے متن دیکھ لیں۔ کہتے ہیں: وَلَا یَلْزَمُہُ بَابُ حَاتِمٍ اور امام سیبویہ پر بابِ حاتم کا اعتراض لازم نہیں ہوتا۔ توجہ ہے؟ وَلَا یَلْزَمُہُ بَابُ حَاتِمٍ، یَلْزَمُہُ کی ہا ضمیر امام سیبویہ کو راجع ہے اور امام سیبویہ پر جو ہے بابِ حاتم کا اعتراض لازم نہیں ہوتا۔ بابِ حاتم سے کیا مراد؟ میں نے آپ کو بتلا دیا ہر وہ علم جو اصل میں کیا تھا؟ وصف تھا، وصف تھا۔ تو کہتے ہیں: وَلَا یَلْزَمُہُ بَابُ حَاتِمٍ امام سیبویہ پر بابِ حاتم کا اعتراض لازم نہیں ہوتا، لِمَا یَلْزَمُ مِنِ اعْتِبَارِ الْمُتَضَادَّیْنِ فِیْ حُکْمٍ وَّاحِدٍ۔ لِمَا یَلْزَمُ اس وجہ سے جو لازم آتا ہے، لِمَا یَلْزَمُ امام سیبویہ پر بابِ حاتم کا اعتراض نہیں ہوتا لِمَا یَلْزَمُ اس بات کی وجہ سے جو لازم آتی ہے۔ بھئی وہ کیا بات ہے؟ کیا لازم آتی ہے؟ تو اس کے اندر ابہام تھا، آگے مِنْ کے ذریعے اس کا بیان کر دیا، مِنِ اعْتِبَارِ الْمُتَضَادَّیْنِ یعنی دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آتا ہے فِیْ حُکْمٍ وَّاحِدٍ ایک ہی حکم کے اندر۔ کیونکہ اس کی وجہ سے دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آتا ہے ایک ہی حکم کے اندر۔ یاد رکھو ایک ہی حکم کے اندر دو متضاد چیزوں کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ الگ الگ حکم ہوں پھر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ جیسے أَسْوَدُ، أَسْوَدُ کی مؤنث کیا آتی ہے؟ جب یہ أَسْوَدُ اگر صفت ہو، ہر کالی چیز کے لیے استعمال ہو، تو اس کی مؤنث آتی ہے سَوْدَاءُ۔ اس کی مؤنث آتی ہے سَوْدَاءُ، الف ہے اور اس کے بعد ہمزہ ہے۔ تو وصف ہونے کے اعتبار سے أَسْوَدُ کی مؤنث کیا آتی ہے؟ سَوْدَاءُ۔ اور یہی أَسْوَدُ کالے رنگ کے سانپ کا نام بھی ہے، اس اعتبار سے اس کی مؤنث أَسْوَدَۃٌ آتی ہے گول تا کے ساتھ۔ ایک وقت میں ایک مؤنث آ سکتی ہے یا تو تا کے ساتھ آتی ہے یا بغیر تا کے۔ تو أَسْوَدُ کی مؤنث سَوْدَاءُ بھی آتی ہے اور أَسْوَدَۃٌ بھی آتی ہے لیکن ایک ہی حکم کے اعتبار سے نہیں ہے بلکہ حکم الگ الگ ہے۔ أَسْوَدُ کی مؤنث سَوْدَاءُ آتی ہے کس حکم کے اعتبار سے؟ کہ یہ صفت کا صیغہ ہے۔ اور أَسْوَدُ کی مؤنث أَسْوَدَۃٌ آتی ہے کس اعتبار سے؟ کہ یہ اسم ہے، أَسْوَدُ اسم ہے کالے رنگ کے سانپ کا نام ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا اسی طرح جیسے أَحْمَرُ، أَحْمَرُ کا معنی ہے سرخ بھئی، جو چیز سرخ ہو اس کو کیا کہتے ہیں؟ أَحْمَرُ یعنی سرخ رنگ والی۔ تو أَحْمَرُ یہ صفت ہے اور یہی أَحْمَرُ کبھی علم بھی ہوتا ہے۔ تو یہ جو أَحْمَرُ صفت ہے اس کی جمع کیا آتی ہے؟ حُمْرٌ، فُعْلٌ وزن پر آتی ہے۔ اور یہی أَحْمَرُ جب علم ہو تو اس کی جمع أَحَامِرُ آتی ہے، کیا آتی ہے؟ أَحَامِرُ۔ تو دیکھو ایک ہی لفظ ہے أَحْمَرُ کبھی اس کی جمع کیا آتی ہے؟ حُمْرٌ اور کبھی جمع کیا آتی ہے؟ أَحَامِرُ، لیکن یہ ایک ہی حکم کے اعتبار سے نہیں آتی یہ جمع بلکہ أَحْمَرُ کی جمع جو حُمْرٌ آتی ہے وہ کس اعتبار سے آتی ہے؟ وصف ہونے کے اعتبار سے، اور أَحْمَرُ کی جمع جو أَحَامِرُ آتی ہے وہ کس اعتبار سے آتی ہے؟ وہ علم ہونے کے اعتبار سے آتی ہے۔ تو دو متضاد چیزوں کا اعتبار ایک حکم میں نہیں کیا جا سکتا، الگ الگ حکم کے اعتبار سے کیا جا سکتا ہے۔ جی اب دیکھیے بھئی شرح کے ساتھ ساری عبارت۔ کہتے ہیں: وَلَمَّا اعْتَبَرَ سِیْبَوَیْہِ الْوَصْفَ الْأَصْلِیَّ بَعْدَ التَّنْکِیْرِ وَإِنْ کَانَ زَائِلاً اور جب اعتبار کیا امام سیبویہ نے وصفِ اصلی کا بَعْدَ التَّنْکِیْرِ اس اسم کو نکرہ بنانے کے بعد وَإِنْ کَانَ زَائِلاً اگرچہ وہ وصف جو ہے زائل ہو چکا تھا، تو لَزِمَہُ تو امام سیبویہ پر لازم آتا ہے کہ أَنْ یَّعْتَبِرَہُ فِیْ حَالِ الْعَلَمِیَّۃِ أَیْضاً کہ وہ اس زائل شدہ وصفِ اصلی کا اعتبار کریں عین علمیت کی حالت میں بھی، فَیَمْتَنِعُ نَحْوُ حَاتِمٍ مِنَ الصَّرْفِ تو ممتنع ہو گا حَاتِمٌ جیسا لفظ صرف سے یعنی یہ غیرِ منصرف ہو گا لِلْوَصْفِ الْأَصْلِیِّ وَالْعَلَمِیَّۃِ وصفِ اصلی اور علمیت کی وجہ سے۔ فَأَجَابَ عَنْہُ الْمُصَنِّفُ رَحِمَہُ اللہُ بِقَوْلِہِ تو اس کا جواب دیا مصنف رحمہ اللہ نے امام سیبویہ کی طرف سے بِقَوْلِہِ اپنے اس قول کے ذریعے: وَلَا یَلْزَمُہُ أَیْ سِیْبَوَیْہِ اور لازم نہیں آتا اس پر أَیْ سِیْبَوَیْہِ یعنی سیبویہ پر، ضمیر کا مرجع بتلا دیا کہ لَا یَلْزَمُہُ کی ہا ضمیر کس کو راجع؟ سیبویہ کو۔ تو کہتے ہیں: وَلَا یَلْزَمُہُ أَیْ سِیْبَوَیْہِ اور لازم نہیں آتا سیبویہ پر مِنِ اعْتِبَارِہِ الْوَصْفِیَّۃَ الْأَصْلِیَّۃَ بَعْدَ التَّنْکِیْرِ وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کرنے کی وجہ سے تنکیر کے بعد فِیْ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَماً أَحْمَرُ جیسے لفظوں میں اس حال میں کہ یہ علم ہوں۔ توجہ ہے؟ پھر دیکھو ترجمہ۔ کہتے ہیں: وَلَا یَلْزَمُہُ أَیْ سِیْبَوَیْہِ مِنِ اعْتِبَارِہِ الْوَصْفِیَّۃَ الْأَصْلِیَّۃَ بَعْدَ التَّنْکِیْرِ اور امام سیبویہ پر لازم نہیں آتا، مِنْ سببیہ علت بیان کر رہا ہے، تو لازم نہیں آتا امام سیبویہ پر اس وجہ سے کہ انہوں نے اعتبار کیا ہے وصفیتِ اصلیہ کا بَعْدَ التَّنْکِیْرِ نکرہ بنانے کے بعد فِیْ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَماً أَحْمَرُ جیسے لفظوں میں علم ہونے کی حالت میں، تو اس کے اندر جب انہوں نے وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا تو اس کی وجہ سے امام سیبویہ پر لازم نہیں آتا بَابُ حَاتِمٍ کیا لازم نہیں آتا؟ بابِ حاتم لازم نہیں آتا یعنی بابِ حاتم کا اعتراض لازم نہیں آتا۔ توجہ ہے؟ بھئی بابِ حاتم سے کیا مراد ہے؟ کہتے ہیں: أَیْ کُلُّ عَلَمٍ۔ أَیْ کل، توجہ ہے، عبارت پہ نظر ہے؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا یہ أَیْ تفسیر کے لیے آتا ہے اور أَیْ کا مابعد ماقبل سے بدل بنتا ہے، کیا بنتا ہے؟ بدل بنتا ہے۔ تو بدل پر وہی اعراب آتا ہے جو ماقبل میں یعنی مبدل منہ پر ہو، اور میں نے کیا پڑھا؟ أَیْ کُلُّ عَلَمٍ۔ اور پیچھے لفظ کیا آیا؟ بَابُ حَاتِمٍ۔ بَابُ ہے مرفوع، مضاف ہے، فاعل ہے وَلَا یَلْزَمُہُ کے لیے، اور حَاتِمٍ ہے مجرور، مضاف الیہ ہے بھئی۔ اور میں نے کیا پڑھا؟ أَیْ کُلُّ عَلَمٍ، کُلُّ پر کیا پڑھا؟ رفع پڑھا، یہ رفع کیا بتلا رہا ہے؟ کہ یہ تفسیر حَاتِمٍ کی نہیں ہے، بَابُ حَاتِمٍ کی ہے۔ کس کی تفسیر کر رہے ہیں؟ بَابُ حَاتِمٍ کی تفسیر کر رہے ہیں، حَاتِمٍ کی تفسیر نہیں کر رہے۔ تو لہٰذا بَابُ حَاتِمٍ میں تو بَابُ پر رفع ہے تو لہٰذا کُلُّ پر بھی رفع پڑھیں گے۔ بھئی بابِ حاتم سے کیا مراد ہے؟ کہتے ہیں: أَیْ کُلُّ عَلَمٍ کَانَ فِی الْأَصْلِ وَصْفاً کہ ہر ایسا علم جو اصل میں وصف تھا مَعَ بَقَاءِ الْعَلَمِیَّۃِ ساتھ علمیت کے باقی رہنے کے، کہ علمیت باقی ہے ابھی بھی اور اصل میں کیا تھا؟ وصف تھا۔ تو کہتے ہیں: أَیْ کُلُّ عَلَمٍ کَانَ فِی الْأَصْلِ وَصْفاً مَعَ بَقَاءِ الْعَلَمِیَّۃِ یعنی ہر وہ علم جو اصل میں وصف تھا مَعَ بَقَاءِ الْعَلَمِیَّۃِ ساتھ علمیت کے باقی رہنے کے یعنی اس میں علمیت باقی ہو وہ مراد ہے۔ تو یہ اعتراض لازم نہیں آتا امام سیبویہ پر بِأَنْ یہ با تصویریہ ہے صورت بتلا رہے ہیں، کیا اعتراض کہ جیسے انہوں نے أَحْمَرُ کے اندر زوال کے بعد بھی وصفیت کا اعتبار کیا تھا تو حَاتِمٌ جیسے لفظوں میں بھی زوال کے بعد کیا کرنا چاہیے؟ وصفیت کا اعتبار کرنا چاہیے۔ یہ وہ اب تفصیل بیان کر رہے ہیں با تصویریہ ہے صورت بتلا رہے ہیں: بِأَنِ اعْتَبَرَ فِیْہِ أَیْضاً الْوَصْفِیَّۃَ الْأَصْلِیَّۃَ بایں صورت کہ وہ اس حَاتِمٌ جیسے لفظوں کے اندر بھی وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کریں وَحَکَمَ بِمَنْعِ صَرْفِہِ اور اس کی منعِ صرف کا فیصلہ کریں، اس کے منعِ صرف کا حکم لگائیں۔ دوبارہ دیکھیں یہ ان پر یہ اعتراض نہیں لازم آتا بِأَنِ اعْتَبَرَ فِیْہِ أَیْضاً الْوَصْفِیَّۃَ الْأَصْلِیَّۃَ کہ وہ اس حَاتِمٌ جیسے لفظوں کے اندر بھی وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کریں وَحَکَمَ بِمَنْعِ صَرْفِہِ اور اس کی منعِ صرف کا فیصلہ کریں یعنی اس کو غیرِ منصرف قرار دے دیں، اس پر غیرِ منصرف کا حکم لگا دیں لِلْعَلَمِیَّۃِ وَالْوَصْفِیَّۃِ الْأَصْلِیَّۃِ کس وجہ سے؟ علمیت اور وصفیتِ اصلیہ کی وجہ سے۔ یہ اعتراض ان پر لازم نہیں آتا۔ کیوں نہیں اعتراض لازم آتا؟ کہتے ہیں: لِمَا یَلْزَمُ اس وجہ سے جو لازم آتا ہے فِیْ بَابِ حَاتِمٍ کس میں؟ بابِ حاتم کے اندر عَلٰی تَقْدِیْرِ مَنْعِہِ مِنَ الصَّرْفِ اس کی صرف کے منع ہونے کی تقدیر پر یعنی اس کو غیرِ منصرف ماننے کی تقدیر پر جو بات لازم آتی ہے اور وہ کیا؟ مِنِ اعْتِبَارِ الْمُتَضَادَّیْنِ دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آتا ہے، اور دو متضاد چیزوں کا اعتبار ایک ہی حکم کے اندر تو صحیح نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں: لِمَا یَلْزَمُ اس وجہ سے جو لازم آتی ہے فِیْ بَابِ حَاتِمٍ بابِ حاتم کے اندر عَلٰی تَقْدِیْرِ مَنْعِہِ مِنَ الصَّرْفِ اس کی صرف سے منع ہونے کی تقدیر پر کہ اس کا صرف سے منع ہونا فرض کر لیا جائے تو اس صورت میں جو لازم آتا ہے مِنِ اعْتِبَارِ الْمُتَضَادَّیْنِ یعنی دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا، دو متضاد چیزیں کون سی ہیں؟ یَعْنِی الْوَصْفِیَّۃَ وَالْعَلَمِیَّۃَ یعنی کہ وصفیت اور علمیت، فَإِنَّ الْعَلَمَ لِلْخُصُوْصِ وَالْوَصْفَ لِلْعُمُوْمِ اس لیے کیونکہ علم جو ہوتا ہے وہ خصوص کے لیے آتا ہے اور وصف جو ہوتا ہے وہ عموم کے لیے۔ علم معین ذات پر دلالت کرتا ہے اور وصف غیرِ معین ذات پر دلالت کرتا ہے یا یوں کہو وصف کے اندر عموم ہوتا ہے اور علم کے اندر خصوص ہوتا ہے اور یہ دونوں ایک لفظ میں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ تو کہتے ہیں: فِیْ حُکْمٍ وَّاحِدٍ ایک ہی حکم کے اندر وَہُوَ مَنْعُ صَرْفِ لَفْظٍ وَّاحِدٍ اور وہ ایک ہی لفظ کی منعِ صرف ہے، کہ ایک ہی لفظ کی منعِ صرف کے اندر دو متضاد حکموں کا اعتبار کرنا لازم آتا ہے۔ بِخِلَافِ مَا إِذَا اعْتُبِرَتِ الْوَصْفِیَّۃُ الْأَصْلِیَّۃُ مَعَ سَبَبٍ آخَرَ بخلاف اس کے کہ جب وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا جائے مَعَ سَبَبٍ آخَرَ کسی دوسرے سبب کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ کہتے ہیں بخلاف اس کے کہ وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا جائے کسی دوسرے سبب کے ساتھ۔ کسی دوسرے سبب کے ساتھ وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کریں تو اعتبارِ متضادین لازم نہیں آتا۔ وصفیت صرف کس کے متضاد ہے؟ اسبابِ منعِ صرف جو نو ہیں ان میں سے وصفیت صرف کس کے متضاد ہے؟ علمیت کے متضاد ہے، باقی اسباب کے یہ متضاد نہیں۔ تو علمیت کے ساتھ اگر آپ وصفیت کا اعتبار کریں گے تو کیا لازم آئے گا؟ دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا، کسی اور سبب کے ساتھ اگر آپ وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کریں تو پھر اعتبارِ متضادین لازم نہیں آتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنی ہے بِخِلَافِ مَا إِذَا اعْتُبِرَتِ الْوَصْفِیَّۃُ الْأَصْلِیَّۃُ مَعَ سَبَبٍ آخَرَ بخلاف اس کے کہ جب وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا جائے کسی دوسرے سبب کے ساتھ، کَمَا فِیْ أَسْوَدَ وَأَرْقَمَ جیسے کہ أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ میں ہے، ان کے اندر دیکھو وصفیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا گیا لیکن یہاں کوئی اعتبارِ متضادین لازم لازم نہیں آتا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ فَإِنْ قُلْتَ: یہاں سے صاحبِ جامی ایک اعتراض اور اس کا جواب ذکر کریں گے۔ اعتراض یہ کہ بھئی دیکھیے ایک ہے وصفیتِ اعتباریہ اور ایک ہے وصفیتِ محققہ۔ وصفیتِ محققہ کہ یہ وصفیت خود موجود ہے، اور ایک ہے وصفیتِ اعتباریہ کہ وصفیت ہے تو نہیں صرف آپ اس کا اعتبار کرتے ہیں۔ فرق سمجھ میں آ رہا ہے؟ أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ جب ہر کالی چیز کے لیے آپ استعمال کریں تو اس کے اندر وصفیتِ محققہ ہے یعنی وصفیت موجود ہے۔ اور جب أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ کالے رنگ کے سانپوں کے نام ہیں تو اس کے اندر وصفیتِ محققہ نہیں یعنی وصفیت موجود نہیں ہے بلکہ صرف اس کا اعتبار کیا گیا ہے، کیا کیا گیا؟ تو معلوم ہوا وصفیت ایک محققہ ہے، ایک اعتباریہ ہے، اور علمیت کے مخالف اور علمیت کے متضاد وہ وصفیتِ محققہ ہے، وصفیتِ اعتباریہ نہیں بھئی۔ ایک لفظ علم بھی ہو اور ساتھ وصف بھی ہو جائے یہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ دونوں ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔ ہاں ایک لفظ علم بھی ہو اس کے ساتھ وصفیت کا صرف اعتبار کر لو تو اعتبار کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے بھئی۔ توجہ ہے؟ تو علمیت اور وصفیتِ محققہ جو ہیں یہ جمع نہیں ہو سکتے، جبکہ علمیت اور وصفیتِ اعتباریہ تو جمع ہو سکتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے کہ نہیں؟ تو لہٰذا حَاتِمٌ جیسے لفظوں میں وصفیتِ محققہ تو ٹھیک ہے علمیت کے ساتھ نہیں آ سکتی لیکن وصفیتِ اعتباریہ تو آ سکتی ہے اس کا اعتبار تو کیا جا سکتا ہے، تو اس کا اعتبار کر کے اس کو کیا قرار دینا چاہیے؟ غیرِ منصرف قرار دینا چاہیے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو صاحبِ جامی جواب دیں گے کہ بھئی ہاں آپ کی بات ٹھیک ہے۔ علمیت اور وصفیتِ محققہ ایک دوسرے کے متضاد ہیں، ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔ لیکن وصفیتِ اعتباریہ کو بھی اگر آپ علمیت کے ساتھ جمع کریں گے تو اس صورت میں اجتماعِ متضادین تو لازم نہیں آتا، توجہ ہے؟ اگر علمیت کے ساتھ آپ اگر وصفیتِ اعتباریہ کو مان لیں تو اس صورت میں ٹھیک ہے اجتماعِ متضادین تو لازم نہیں آتا لیکن یہ اس اجتماعِ متضادین کے مشابہ تو ہے نا، یہ اس کے مشابہ تو ہے، لہٰذا یہ بھی پسندیدہ نہیں کہ دو متضاد چیزیں ہیں ان میں سے ایک کا اعتبار بھی کر لیا جائے دوسری چیز کے ساتھ، یہ بھی پسندیدہ نہیں ہے، صحیح نہیں ہے۔ اعتراض کیا ہوا؟ کہ آپ نے ہمیں کیا کہا؟ امام سیبویہ پر بابِ حاتم کا اعتراض لازم نہیں آتا۔ کیوں نہیں لازم آتا؟ کیونکہ اس صورت میں دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا لازم آئے گا، اگر آپ حَاتِمٌ جیسے لفظوں میں علمیت کے ہوتے ہوئے وصفیت کا اعتبار کریں گے تو کیا لازم آئے گا؟ دو متضاد چیزوں کا اعتبار کرنا فِیْ حُکْمٍ وَّاحِدٍ ایک ہی حکم کے اندر لازم آئے گا۔ تو کوئی معترض اعتراض کرتا ہے کہ بھئی وصفیت دو قسم پر ہے: ایک وصفیتِ محققہ اور ایک وصفیتِ اعتباریہ۔ تو تضاد کس کے اندر ہے؟ علمیت اور وصفیتِ محققہ کے اندر تضاد ہے، علمیت اور وصفیتِ اعتباریہ کے اندر تو تضاد نہیں، وہ تو صرف اعتبار کرنا پڑتا ہے حقیقت میں تو وہاں وصف نہیں ہوتا بھئی۔ تو لہٰذا علمیت کے ساتھ وصفیتِ اعتباریہ کو صرف تسلیم کر لیا جائے، اس کا کیا کر لیا جائے؟ اعتبار کر لیا جائے، یہ تو ممکن ہے، اس صورت میں تو اجتماعِ متضادین لازم نہیں آتا بھئی۔ تو اس کا جواب کیا دیا صاحبِ جامی نے؟ کہ بھئی یہ ٹھیک ہے وصفیتِ اعتباریہ علمیت کے ساتھ آ سکتی ہے، اس صورت میں اجتماعِ متضادین تو لازم نہیں آتا لیکن یہ اس کے مشابہ تو ہے۔ کس کس کا اعتبار کیا؟ علمیت کے ساتھ وصفیتِ اعتباریہ، اور یہ تو آپس میں متضاد نہیں، اس صورت میں تو اجتماعِ متضادین لازم نہیں آتا، تو اجتماعِ متضادین تو لازم نہیں آتا لیکن یہ اجتماعِ متضادین کے مشابہ ہے یا نہیں؟ یہ مشابہ تو ہے بھئی، تو یہاں مشابہت بھی پسندیدہ نہیں کہ آپ دو متضاد چیزوں کا صرف اعتبار کر لیں ایک ہی حکم کے اندر، یہ بھی پسندیدہ نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں: فَإِنْ قُلْتَ: اگر آپ یہ اعتراض کریں، التَّضَادُّ إِنَّمَا ہُوَ بَیْنَ الْوَصْفِیَّۃِ الْمُحَقَّقَۃِ وَالْعَلَمِیَّۃِ کہ تضاد جو ہے وہ تو صرف وصفیتِ محققہ اور علمیت کے درمیان ہے، لَا بَیْنَ الْوَصْفِیَّۃِ الْأَصْلِیَّۃِ الزَّائِلَۃِ وَالْعَلَمِیَّۃِ نہ کہ وہ وصفیتِ اصلیہ جو زائل ہو چکی ہے اور علمیت، ان دونوں کے درمیان تو تضاد نہیں۔ توجہ ہے؟ وہ وصفیتِ اصلیہ جو کیا ہو چکی ہے؟ زائل ہو چکی ہے، آپ صرف کیا کر رہے ہیں اس کا اعتبار کر رہے ہیں، تو اس میں تو وصفیتِ اصلیہ زائلہ اور علمیت کے درمیان کوئی تضاد نہیں۔ تو کہتے ہیں: فَلَوِ اعْتُبِرَتِ الْوَصْفِیَّۃُ الْأَصْلِیَّۃُ وَالْعَلَمِیَّۃُ فِیْ مَنْعِ صَرْفِ مِثْلِ حَاتِمٍ تو اگر اعتبار کر لیا جائے وصفیتِ اصلیہ کا اور علمیت کا فِیْ مَنْعِ صَرْفِ مِثْلِ حَاتِمٍ حَاتِمٌ جیسے لفظوں کی منعِ صرف کے اندر، اگر ان دونوں کا اعتبار کر لیا جائے، تو لَا یَلْزَمُ اجْتِمَاعُ الْمُتَضَادَّیْنِ تو اس صورت میں اجتماعِ متضادین لازم نہیں آتا۔ آپ کس کا اعتبار کر رہے ہیں؟ علمیت کے ساتھ وصفیتِ اصلیہ زائلہ کا صرف اعتبار کر رہے ہیں، کوئی وصفیتِ محققہ یہاں نہیں ہے، تو اس میں تو کوئی خرابی لازم نہیں، اس میں تو اجتماعِ متضادین لازم نہیں آتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ قُلْنَا: اب جواب دے رہے ہیں۔ قُلْنَا: ہم کہتے ہیں تَقْدِیْرُ أَحَدِ الضِّدَّیْنِ بَعْدَ زَوَالِہِ مَعَ الضِّدِّ الْآخَرِ کہ فرض کر لینا، تَقْدِیْر فرض کرنا، تَقْدِیْرُ أَحَدِ الضِّدَّیْنِ دو ضدین میں سے ایک کو فرض کر لینا بَعْدَ زَوَالِہِ اس کے زائل ہو جانے کے بعد مَعَ الضِّدِّ الْآخَرِ دوسری ضد کے ساتھ فِیْ حُکْمٍ وَّاحِدٍ ایک ہی حکم کے اندر، ایک ہی حکم کے اندر ایک ضد کے ساتھ دوسری ضد کا اعتبار کر لینا اس کے زائل ہو جانے کے بعد، وَإِنْ لَّمْ یَکُنْ مِنْ قَبِیْلِ اجْتِمَاعِ الْمُتَضَادَّیْنِ اگرچہ یہ اجتماعِ متضادین کی قبیل سے تو نہیں ہے لٰکِنَّہُ شَبِیْہٌ بِہِ لیکن یہ اس کے مشابہ ہے، فَاعْتِبَارُہُمَا مَعاً غَیْرُ مُسْتَحْسَنٍ تو لہٰذا ان دونوں کا اکٹھا اعتبار کرنا غَیْرُ مُسْتَحْسَنٍ یہ پسندیدہ نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہاں تک پہلا ضابطہ اور اس سے متعلق کچھ باتیں ذکر کیں صاحبِ کافیہ نے۔ اسبابِ منعِ صرف نو تھے ان کو بیان کیا اور اس کے بعد میں نے بتلایا تھا کہ دو ضابطے ذکر کریں گے۔ پہلا ضابطہ یہ ذکر کیا کہ ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہو کر جمع ہو جب اس کو نکرہ بنایا جائے تو وہ کیا ہو جاتا ہے؟ منصرف ہو جاتا ہے، پھر اس کے بعد اس میں امام سیبویہ تھوڑا اختلاف کرتے تھے اس کو بھی بیان کر دیا۔ اب آگے دوسرا ضابطہ ذکر کریں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی دیکھیے یہ جو ابھی تک بحث ہوئی پہلے ضابطے کی کہ جس میں امام سیبویہ کا اختلاف ذکر کیا، امام سیبویہ کا اختلاف ذکر کیا، صاحبِ جامی نے امام سیبویہ کو رد کیا ہے۔ صاحبِ جامی نے کس کو ترجیح دی ہے؟ امام اخفش کے قول کو۔ اور صاحبِ کافیہ کی کیا رائے ہے؟ آپ کو کیا معلوم ہوا اتنی بحث سے کہ صاحبِ کافیہ امام سیبویہ کا رد کر رہے ہیں یا ان کی تائید کر رہے ہیں؟ جی؟ صاحبِ کافیہ جو ہے وہ امام سیبویہ کی تائید کر رہے ہیں یا تردید؟ یہ واضح نہیں۔ لیکن بعض محشی حضرات فرماتے ہیں کہ یہ جو امام سیبویہ پر بابِ حاتم والا اعتراض ہوتا تھا اس کا جواب دیا کس نے؟ صاحبِ کافیہ نے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صاحبِ کافیہ کے نزدیک امام سیبویہ کا مذہب پسندیدہ ہے، لہٰذا ان پر وارد ہونے والے ایک اعتراض کا جواب بھی انہوں نے ذکر کر دیا۔ اور نیز بعض علماء نے لکھا بھی ہے کہ امام اخفش نے اپنی کتاب أَوْسَط کے اندر، أَوْسَط ہمزہ واؤ سین اور طا ہے بھئی طا ظا، امام اخفش نے اپنی کتاب أَوْسَط کے اندر خود تحریر فرمایا کہ أَحْمَرُ جیسے لفظوں کا منصرف ہونا جو میں نے ذکر کیا ہے یہ میں نے قیاس کے مطابق ذکر کیا ہے۔ قیاس کیا تقاضا کرتا ہے؟ کہ جب علمیت ختم کر دی ہے تو اب دوبارہ اس وصفیت کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ مکمل طور پر زائل ہو چکی ہے، تو یہ میں نے قیاس کے مطابق ذکر کیا ہے، باقی عربوں سے جو سماع ہے، عربوں سے جو سنا گیا ہے، تو وہ أَحْمَرُ جیسے لفظوں کو علمیت کے بعد بھی غیرِ منصرف ہی پڑھتے ہیں۔ معلوم ہوا انہوں نے بھی امام سیبویہ کی تائید کی ہے، اور عربی زبان کے قواعد کس پر مبنی ہیں؟ سماع پر مبنی ہیں، قیاس پر مبنی نہیں۔ تو امام اخفش نے اپنی کتاب أَوْسَط کے اندر ذکر کیا ہے کہ أَحْمَرُ جیسے لفظوں کے منصرف ہونے کا جو میں قائل ہوں وہ قیاس کی وجہ سے ہوں، ورنہ سماع اس کے غیرِ انصراف پر ہی ہے۔ اور یہ ان کی یہ کتاب جو ہے اس وقت دنیا میں موجود نہیں بھئی، تو البتہ بعض علماء نے اپنی کتابوں میں ان کا یہ حوالہ ذکر کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اس کتاب میں اس طرح لکھا تھا۔ تو معلوم ہوا امام سیبویہ کا مذہب بھی کوئی کمزور مذہب نہیں ہے بھئی، بلکہ بعض میں نے بتایا بعض علماء کیا کرتے ہیں؟ ان کے قول کو ترجیح دیتے ہیں بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَجَمِیْعُ الْبَابِ أَیْ بَابِ غَیْرِ الْمُنْصَرِفِ بِاللَّامِ أَیْ بِدُخُوْلِ لَامِ التَّعْرِیْفِ عَلَیْہِ أَوِ الْإِضَافَۃِ أَیْ إِضَافَتِہِ إِلٰی غَیْرِہِ یَنْجَرُّ أَیْ یَصِیْرُ مَجْرُوْراً بِالْکَسْرِ۔ وَجَمِیْعُ الْبَابِ اور یہ سارا باب، یہ سارا باب یاد رکھیے دوسرا ضابطہ آپ کو یہ بتلائیں گے صاحبِ کافیہ کہ یہ جو سارا باب ہے غیرِ منصرف والا، اس میں جب غیرِ منصرف پر جب الف لام داخل ہو جائے یا اس کی اضافت کر دی جائے تو اس پر پھر کسرہ داخل ہو جاتا ہے۔ کہ غیرِ منصرف جو ہے جب اس کی اضافت کر دی جائے یا اس پر الف لام داخل کر دیا جائے تو اس پر کسرہ داخل ہو جاتا ہے۔ تنوین تو نہیں آ سکتی کیونکہ تنوین الف لام کے ساتھ جمع نہیں ہوتی، اسی طرح تنوین جو ہے وہ اضافت کی وجہ سے بھی گر جاتی ہے۔ تو جب غیرِ منصرف پر الف لام آئے گا یا اس کی اضافت آپ کریں گے تو تنوین تو نہیں آ سکتی البتہ کسرہ اس پر آ جائے گا بھئی۔ دیکھیے متن متن، کہتے ہیں: وَجَمِیْعُ الْبَابِ اور سارا بابِ غیرِ منصرف جو ہے بِاللَّامِ لام کے ساتھ أَوِ الْإِضَافَۃِ یا اضافت کے ساتھ یَنْجَرُّ بِالْکَسْرِ وہ مجرور ہو گا کسرہ کے ساتھ، وہ مجرور ہو گا کسرہ کے ساتھ۔ دیکھو صاحبِ کافیہ نے یَنْجَرُّ بِالْکَسْرِ فرمایا، صرف یَنْجَرُّ نہیں کہا کہ وہ مجرور ہو گا، کیونکہ مجرور تو غیرِ منصرف بھی ہوتا ہے لیکن اس پر جر کس صورت میں آتا ہے؟ غیرِ منصرف پر جر کس صورت میں آتا ہے؟ فتحہ کی صورت میں آتا ہے۔ لیکن جب الف لام اور اضافت آئے تو پھر یَنْجَرُّ بِالْکَسْرِ پھر اس کا جر کس صورت میں آئے گا؟ کسرہ کی صورت میں آئے گا یعنی زیر کی صورت میں آئے گا۔ اب دیکھیے بھئی شرح کے ساتھ۔ کہتے ہیں: وَجَمِیْعُ الْبَابِ اور سارا باب جو ہے أَیْ بَابِ غَیْرِ الْمُنْصَرِفِ یعنی غیرِ منصرف کا جو باب ہے، بتلانا یہ چاہتے ہیں، بھئی متن میں آیا تھا جَمِیْعُ الْبَابِ، اَلْبَابِ آیا، کیا آیا؟ اَلْبَابِ، اور آگے صاحبِ جامی نے اس کی تفسیر کی أَیْ بَابِ غَیْرِ الْمُنْصَرِفِ، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ اَلْبَابِ سے کیا مراد ہے؟ بابِ غیرِ منصرف مراد ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَجَمِیْعُ الْبَابِ أَیْ بَابِ غَیْرِ الْمُنْصَرِفِ سارا باب یعنی کہ جو غیرِ منصرف کا باب ہے بِاللَّامِ أَیْ بِدُخُوْلِ لَامِ التَّعْرِیْفِ عَلَیْہِ۔ دیکھو متن میں آیا بِاللَّامِ، صاحبِ جامی اس کی تفسیر کیا کر رہے ہیں؟ بِدُخُوْلِ لَامِ التَّعْرِیْفِ۔ ایک تو یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ لام سے مراد لامِ تعریف ہے۔ لام سے کیا مراد ہے؟ لامِ تعریف مراد ہے کیونکہ لام تو کئی قسم پر ہے بھئی، لام کئی معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک لامِ ابتدا ہے جو جملے کی تاکید کے لیے آتا ہے جیسے وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکٍ۔ وَلَعَبْدٌ دیکھو یہ جو لام آیا عَبْدٌ مبتدا پر یہ کیا ہے؟ لامِ ابتدا ہے، یہ جملے کی تاکید کے لیے آتا ہے جیسے إِنَّ کیا ہیں؟ جملے کی تاکید کے لیے آتے ہیں، اسی طرح یہ لام بھی جملے میں تاکید پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح کبھی یہ لام فعل پر داخل ہوتا ہے اس میں بھی تاکید پیدا کرتا ہے لَأَضْرِبَنَّکَ میں ضرور بضرور آپ کی پٹائی کروں گا، دیکھو یہ لام بھی کس لیے ہے؟ تاکید کے لیے۔ کبھی لام تعلیل کے لیے آتا ہے ضَرَبْتُہُ لِلتَّأْدِیْبِ میں نے اس کی پٹائی کی ادب سکھانے کے لیے، تو لام مختلف معانی کے لیے آتے ہیں۔ صاحبِ جامی نے آپ کو بتلا دیا کہ اس لام سے کون سا لام مراد ہے؟ لامِ تعریف مراد ہے اور لام مراد نہیں۔ اور نیز متن میں آیا تھا بِاللَّامِ، صاحبِ جامی نے اَللَّام سے پہلے مضاف کو بھی محذوف نکال کر بتلایا أَیْ بِدُخُوْلِ لَامِ التَّعْرِیْفِ۔ کیا بتلانا چاہتے ہیں؟ دراصل یہ جو با ہے یہ با سببیہ ہے، یہ با کیا ہے؟ سببیہ، اور کس پر داخل ہو رہی ہے؟ لام پر، اور لام تو ایک ذات کا نام ہے ایک حرف کا نام ہے، توجہ ہے؟ ایک حرف کا نام ہے، ذات کا نام ہے، اور یاد رکھو کسی چیز کی ذات سبب نہیں بنتی بلکہ اس کی کوئی صفت جو ہے وہ سبب بنتی ہے۔ توجہ ہے؟ ذات سبب نہیں بنتی بلکہ صفت سبب بنتی ہے یا یوں کہو کہ یہ جو اسباب ہوتے ہیں یہ ذات کی قبیل سے نہیں ہوتے بلکہ اوصاف کی قبیل سے ہوتے ہیں۔ مثلاً دیکھو چابی آپ گھمائیں گے تو تالا کھل جائے گا۔ تو دیکھو اس چابی کی ذات سبب نہیں ہے تالا کھلنے کے لیے، چابی آپ الگ رکھ دیں، تالا بند کر کے الگ رکھ دیں، تو دیکھو چابی کی ذات تو ابھی بھی موجود ہے لیکن کیا تالا کھل رہا ہے خود بخود؟ نہیں۔ چابی کی ذات تالے کے کھلنے کے لیے سبب نہیں ہے بلکہ اس چابی کو تالے میں گھمائیں گے تو چابی کا یہ جو گھمانا ہے یہ صفت جو ہے یہ سبب ہے تالے کے کھلنے کے لیے۔ تو ذات سبب نہیں ہوتی بلکہ اوصاف سبب ہوتے ہیں۔ اسی طرح سورج کا نکلنا یہ سبب ہے دن کے لیے، سورج کی ذات دن کے لیے سبب نہیں ہے، سورج کا نکلنا دن کے ہونے کا سبب ہے، ورنہ تو سورج تو رات کے وقت بھی موجود ہے غروب ہو گیا زمین کی دوسری جانب موجود ہے یعنی سورج۔ سورج تو موجود ہے اس کی ذات تو ہے لیکن اس کی ذات دن ہونے کا سبب نہیں ہے بلکہ اس کا طلوع ہونا تو اس کی ایک صفت جو ہے وہ سبب ہے۔ تو یہاں پر بھی یہ جو لام ہے یہ لام سبب نہیں ہے کسرہ کا بلکہ لام کا داخل ہونا جو ہے وہ سبب ہے کسرہ کا۔ تو صاحبِ جامی لامِ تعریف سے قبل دُخُوْل کا لفظ نکال کر وہ کیا بتلانا چاہتے ہیں؟ کہ یہ با سببیہ ہے اور وہ جو سبب ہے وہ لام کی ذات نہیں ہے بلکہ لام کا داخل ہونا ہے، یعنی ذات سبب نہیں ہے بلکہ اس کا ایک وصف جو ہے وہ سبب بن رہا ہے اس کسرے کا۔ تو کہتے ہیں: بِاللَّامِ أَیْ بِدُخُوْلِ لَامِ التَّعْرِیْفِ عَلَیْہِ یعنی لامِ تعریف کے اس پر داخل ہونے کی وجہ سے، أَوِ الْإِضَافَۃِ یا اضافت کی وجہ سے۔ بھئی اضافت دو چیزوں کے درمیان ہوتی ہے: ایک ہے مضاف، ایک ہے مضاف الیہ۔ تو اس سے اضافت سے کیا مراد ہے؟ مضاف ہونا مراد ہے یا مضاف الیہ ہونا مراد ہے؟ کس صورت میں کسرہ آئے گا غیرِ منصرف پر؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ اضافت سے مراد مضاف ہونا ہے، مضاف الیہ ہونا نہیں۔ غیرِ منصرف جب مضاف ہو گا، اس کی اضافت کی جائے گی کسی دوسری چیز کی طرف تو پھر اس پر کسرہ آئے گا۔ تو کہتے ہیں: أَوِ الْإِضَافَۃِ أَیْ إِضَافَتِہِ إِلٰی غَیْرِہِ یعنی کہ یہ کہ اس غیرِ منصرف کی اضافت کر دی جائے إِلٰی غَیْرِہِ کسی دوسرے لفظ کی طرف، یَنْجَرُّ أَیْ یَصِیْرُ مَجْرُوْراً۔ یہ معنی بیان کر رہے ہیں یَنْجَرُّ کا کیا معنی؟ أَیْ یَصِیْرُ مَجْرُوْراً وہ کیا ہو جائے گا؟ وہ غیرِ منصرف مجرور ہو گا، مجرور ہو جائے گا بِالْکَسْرِ أَیْ بِصُوْرَۃِ الْکَسْرِ یعنی کسرہ کی صورت میں۔ بھئی ویسے تو غیرِ منصرف پر جر آتا ہی ہے لیکن وہ جر کس صورت میں ہوتا ہے؟ فتحہ کی صورت میں۔ جَاءَنِیْ عُمَرُ، رَأَیْتُ عُمَرَ، مَرَرْتُ بِعُمَرَ، دیکھو با جارہ داخل ہے مَرَرْتُ بِعُمَرَ تو یہ عُمَر کا لفظ کیا ہے؟ مجرور ہے کیونکہ حرفِ جر جس لفظ پر داخل ہو وہ مجرور ہوتا ہے، البتہ اس کا جر آتا ہی کس صورت میں ہے؟ فتحہ کی صورت میں آتا ہے۔ تو لیکن جب یہ غیرِ منصرف پر الف لام آ جائے یا اضافت ہو جائے اب یہ مجرور کسرہ کے ساتھ ہو گا، فتحہ کے ساتھ نہیں۔ یہ معنی ہے أَیْ یَصِیْرُ مَجْرُوْراً بِالْکَسْرِ کہ وہ مجرور ہو گا کسرہ کے ساتھ، أَیْ بِصُوْرَۃِ الْکَسْرِ کسرہ کی صورت ہو گی۔ کس کی؟ بھئی دراصل میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہاں تین قسم کے نام ہیں، کتنی قسم کے؟ تین قسم کے نام ہیں۔ ایک ہے رَفْعٌ، نَصْبٌ، جَرٌّ۔ ایک ہے ضَمٌّ، فَتْحٌ، کَسْرٌ بغیر گول تا کے۔ اور ایک انہی کے ساتھ گول تا جوڑ دی جائے ضَمَّۃٌ، فَتْحَۃٌ، کَسْرَۃٌ۔ تو کتنی قسم کے نام ہو گئے؟ تین قسم کے۔ کون کون سے؟ رَفْعٌ، نَصْبٌ، جَرٌّ، دوسرا کیا؟ ضَمٌّ، فَتْحٌ، کَسْرٌ، تیسرا کیا؟ ضَمَّۃٌ، فَتْحَۃٌ، کَسْرَۃٌ۔ تو یہ جو رَفْعٌ، نَصْبٌ، جَرٌّ یہ خاص ہیں معرب کے ساتھ، یہ کس کے لیے استعمال ہوتے ہیں؟ معرب کے لیے۔ اور ضَمٌّ، فَتْحٌ، کَسْرٌ یہ خاص ہیں مبنی کے ساتھ، یہ مبنی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اور ضَمَّۃٌ، فَتْحَۃٌ، کَسْرَۃٌ جس میں گول تا ساتھ جوڑ دی جائے یہ عام ہیں، یہ معرب کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں اور مبنی کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں بِالْکَسْرِ آیا کس کے ساتھ؟ کسرہ کے ساتھ۔ اور کَسْر یہ تو کس کے لیے استعمال ہوتا ہے؟ مبنی کے لیے، بِالْکَسْرِ دیکھو بغیر گول تا کے ہے، تو یہ کس کے ساتھ خاص ہے؟ مبنی کے ساتھ۔ تو بِالْکَسْرِ سے آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ مبنی ہو جائے گا، وہ غیرِ منصرف جس پر الف لام یا اضافت آ جائے تو وہ مبنی ہو جائے گا، تو صاحبِ جامی نے بتلا دیا أَیْ بِصُوْرَۃِ الْکَسْرِ کسرہ کی صورت ہو گی، یعنی کَسْر تو مبنی پر آتا ہے بھئی۔ تو وہ مجرور ہو گا بِصُوْرَۃِ الْکَسْرِ کسرہ کی صورت کے ساتھ لَفْظاً أَوْ تَقْدِیْراً وہ لفظاً ہو گا یا تقدیراً ہو گا۔ توجہ ہے؟ وہ کسرہ کبھی لفظاً ہو گا کبھی تقدیراً۔ لفظاً جیسے یہ أَحْمَدُ کا لفظ ہے، یہ غیرِ منصرف ہے۔ جَاءَنِیْ أَحْمَدُ دیکھو تنوین نہیں ہے، رَأَیْتُ أَحْمَدَ دیکھو تنوین نہیں ہے، اور مَرَرْتُ بِأَحْمَدَ دیکھو حالتِ جری میں کسرہ بھی نہیں اور تنوین بھی نہیں۔ تو غیرِ منصرف پر کسرہ بھی نہیں آتا اور تنوین بھی نہیں آتی۔ تو دیکھو أَحْمَدُ کا لفظ غیرِ منصرف ہے، اس پر تنوین بھی نہیں آتی اور کسرہ بھی نہیں، لیکن اس پر الف لام لے آؤ یا اضافت کر دو تو اب کسرہ آ جائے گا۔ مثلاً میں کہتا ہوں مَرَرْتُ بِالْأَحْمَدِ دیکھو الف لام لایا تو کسرہ آ گیا۔ اور یا مَرَرْتُ بِأَحْمَدِکُمْ میں آپ کے احمد کے پاس سے گزرا، تو دیکھو یہاں اضافت کے بعد اب کیا آ گیا؟ کسرہ آ گیا۔ اور پھر دیکھو یہ کسرہ کبھی لفظاً آتا ہے جیسے أَحْمَدُ پر کسرہ لفظوں میں آ گیا، اور کبھی تقدیراً کسرہ آئے گا جیسے حُبْلٰی۔ حُبْلٰی اس کے اندر تانیث والا الفِ مقصورہ ہے اور یہ دو سببوں کے قائم مقام ہے، تو حُبْلٰی کا لفظ غیرِ منصرف ہے۔ توجہ ہے؟ اب اس کی اضافت کر دو یا اس پر الف لام لے آؤ، مَرَرْتُ بِالْحُبْلٰی اور مَرَرْتُ بِحُبْلَی النِّسَاءِ اضافت کر دو۔ تو دیکھو الف لام اور اضافت کر دی اور اس صورت میں کیا آنا چاہیے؟ ابھی بتایا غیرِ منصرف پر جب الف لام آ جائے یا اس کی اضافت کر دی جائے تو اس پر کسرہ آ جاتا ہے، لیکن یہاں پر دیکھو مَرَرْتُ بِالْحُبْلٰی کسرہ نہیں آیا، مَرَرْتُ بِحُبْلَی النِّسَاءِ دیکھو کسرہ نہیں آیا، تو یہاں تقدیراً کسرہ آ گیا ہے۔ تو کبھی کسرہ لفظاً آئے گا اور کبھی تقدیراً آئے گا۔ لفظاً کیا معنی؟ کہ اس پر باقاعدہ ہم تلفظ کریں گے، اور تقدیراً کیا معنی؟ یعنی فرض کر لو آ گیا ہے، اس پر تلفظ نہیں ہو سکتا۔ یہ معنی ہے کہ وہ مجرور ہو گا کسرہ کے ساتھ أَیْ بِصُوْرَۃِ الْکَسْرِ کسرہ کی صورت کے ساتھ لَفْظاً أَوْ تَقْدِیْراً وہ لفظاً ہو گا یا تقدیراً ہو گا۔ وَإِنَّمَا لَمْ یَکْتَفِ بِقَوْلِہِ یَنْجَرُّ: بھئی میں نے آپ کو وجہ بتلا دی کہ ماتن نے کیا کہا؟ یَنْجَرُّ بِالْکَسْرِ۔ صرف یَنْجَرُّ کہہ دیتے، یا صرف یَنْکَسِرُ کہہ دیتے، ایک لفظ استعمال کر لیتے، یہ دونوں لفظ کیوں استعمال کیے صاحبِ کافیہ نے حالانکہ صاحبِ کافیہ تو ایک لفظ بیکار نہیں لے کر آتے؟ تو جواب دیں گے صاحبِ جامی کہ صرف یَنْجَرُّ کہہ دیتے تو کافی نہیں تھا کیونکہ غیرِ منصرف مجرور تو ہوتا ہی ہے بھئی، اس پر جر فتحہ کی صورت میں آتا ہے۔ اور صرف یَنْکَسِرُ کہہ دیتے تو اس سے شبہ پڑتا شاید مبنی بن جاتا ہے جب الف لام اور اضافت ہو جائے تو یَنْکَسِرُ وہ مکسور ہوتا ہے، معلوم ہوا مبنی بن گیا کیونکہ کَسْر کس کے لیے استعمال ہوتا ہے؟ مبنی کے لیے۔ توجہ ہے؟ تو صرف یَنْجَرُّ کہتے تو وہ مجرور تو وہ پہلے بھی ہوتا ہے البتہ کس کے ساتھ ہوتا ہے؟ فتحہ کے ساتھ، تو کسرہ کے ساتھ مجرور ہو گا یہ پتہ نہ چلتا۔ اور صرف یَنْکَسِرُ کہہ دیتے تو شبہ پڑتا شاید وہ مبنی ہو گیا ہے، لہٰذا دونوں استعمال کیے کہ یَنْجَرُّ بِالْکَسْرِ کہ مجرور ہو گا اور کس کے ساتھ مجرور ہو گا؟ کسرہ کے ساتھ یعنی کسرہ کی صورت وہاں آ جائے گی۔ وہ کہتے ہیں: وَإِنَّمَا لَمْ یَکْتَفِ بِقَوْلِہِ یَنْجَرُّ ماتن نے اپنے قول یَنْجَرُّ پر اکتفا نہیں کیا لِأَنَّ الْاِنْجِرَارَ قَدْ یَکُوْنُ بِالْفَتْحِ اس لیے کیونکہ مجرور ہونا کبھی کبھار فتحہ کے ساتھ ہوتا ہے، وَلَا بِأَنْ یَّقُوْلَ یَنْکَسِرُ اور اس صرف یَنْکَسِرُ کہنے پر بھی ماتن نے اکتفا نہیں کیا لِأَنَّ الْکَسْرَ یُطْلَقُ عَلَی الْحَرَکَاتِ الْبِنَائِیَّۃِ أَیْضاً اس لیے کیونکہ کسرہ کا اطلاق حرکاتِ بنائیہ پر بھی ہوتا ہے، اس لیے کیونکہ کسرہ کا اطلاق حرکاتِ بنائیہ یعنی مبنی کی حرکات پر بھی ہوتا ہے۔ بھئی میں نے آپ کو کیا بتایا؟ کہ کَسْر بغیر گول تا کے ہو تو یہ مبنی کے ساتھ خاص ہے، اور کَسْرَۃ گول تا کے ساتھ ہو تو یہ معرب اور مبنی... بھئی دیکھو نا رفع نصب جر یہ کس کے ساتھ خاص؟ معرب کے ساتھ۔ اور ضَمٌّ، فَتْحٌ، کَسْرٌ یہ بغیر گول تا کے یہ کس کے ساتھ خاص؟ مبنی کے ساتھ۔ اور ضَمَّۃٌ، فَتْحَۃٌ، کَسْرَۃٌ یہ گول تا کے ساتھ ہوں تو یہ اس صورت میں دونوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں معرب کے لیے بھی اور مبنی کے لیے بھی۔ جبکہ صاحبِ جامی کیا فرما رہے ہیں؟ لِأَنَّ الْکَسْرَ یُطْلَقُ عَلَی الْحَرَکَاتِ الْبِنَائِیَّۃِ أَیْضاً کہ کسر کا اطلاق حرکاتِ بنائیہ پر بھی ہوتا ہے۔ حالانکہ کسر کا اطلاق تو صرف حرکاتِ بنائیہ پر ہوتا ہے، کس پر؟ صرف حرکاتِ بنائیہ پر، حرکاتِ اعرابیہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا، لیکن یہ کیا فرما رہے ہیں؟ یُطْلَقُ عَلَی الْحَرَکَاتِ الْبِنَائِیَّۃِ أَیْضاً کہ یہ حرکاتِ بنائیہ پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے، معلوم ہوا حرکاتِ اعرابیہ پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ تو بھئی یاد رکھو وہ جو میں نے بیان کیا یہ جو تین نام ہیں تین قسم کے اور کون سی قسم کس کے ساتھ خاص ہے، یہ علمائے بصرہ کا مذہب ہے۔ کس کا؟ علمائے بصرہ، بصرہ کے نحوی حضرات کا یہ مذہب ہے، جبکہ باقی علماء کسر معرب کے لیے بھی اس کو استعمال کرتے ہیں اور مبنی کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَلِلنُّحَاۃِ خِلَافٌ فِیْ أَنَّ ہٰذَا الْاِسْمَ فِیْ ہٰذِہِ الْحَالَۃِ مُنْصَرِفٌ أَوْ غَیْرُ مُنْصَرِفٍ۔ آگے اب نحویوں کا اختلاف ذکر کریں گے۔ بھئی پہلے ایک اور بات سمجھ لیں۔ انہوں نے کیا کہا؟ کہ یہ سارا جو غیرِ منصرف کا باب ہے جب اس پر الف لام داخل ہو جائے یا جب اس کی اضافت کر دی جائے تو اس پر کسرہ آ جائے گا، کیا آ جائے گا؟ کسرہ، یعنی یہ کسرہ کے ساتھ مجرور ہو گا۔ تنوین پھر بھی نہیں آئے گی کیونکہ تنوین الف لام کے ساتھ جمع نہیں ہوتی اور نیز تنوین اضافت کے ساتھ بھی نہیں آتی۔ تو یہ تنوین کیوں نہیں آتی اس کی وجہ سمجھ لو۔ بھئی دیکھو جب الف لام کسی اسم پر داخل ہوتا ہے تو یہ الف لام اس کو معرفہ بنا دیتا ہے، رَجُلٌ پر الف لام آیا اَلرَّجُلُ اب یہ کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا۔ اور جو تنوین ہے، تنوین آپ نے پڑھا تنوین کئی قسم کی ہے۔ ایک تنوینِ تمکن ہے، جیسے زَیْدٌ، رَجُلٌ، غُلَامٌ ان سب پہ یہ جو تنوین آ رہی ہے یہ یاد رکھو یہ تنکیر والی تنوین نہیں ہے، یہ تمکن والی تنوین ہے یعنی یہ صرف اتنا بتا رہی ہے کہ یہ اسم منصرف ہے غیرِ منصرف نہیں ہے، کیونکہ غیرِ منصرف پر تنوین نہیں آتی۔ تو اسم کے اندر جو تنوین آتی ہے وہ دراصل یہ تنوینِ تمکن ہوتی ہے۔ تو ایک ہے تنوینِ تمکن جو یہ بتلاتی ہے کہ اسم متمکن ہے یعنی منصرف ہے۔ ایک تنوینِ عوض ہے جو مضاف الیہ کے عوض میں آتی ہے جیسے حِیْنَئِذٍ، یہ اصل میں کیا تھا؟ حِیْنَ إِذْ کَانَ کَذَا، تو کَانَ کَذَا کو حذف کیا اور إِذْ کو تنوین دے دی تو کیا بن گیا؟ حِیْنَئِذٍ۔ یا جیسے کُلٌّ پر تنوین آتی ہے، کُلٌّ کا معنی سارا، بھئی کس چیز کا سارا؟ آگے مضاف الیہ چاہیے کُلُّ رَجُلٍ، کُلُّ وَاحِدٍ، کُلُّ الطَّلَبَۃِ، تو کُلٌّ مضاف الیہ چاہتا ہے، کبھی پھر اس مضاف الیہ کو حذف کرتے ہیں اور کُلٌّ پر تنوین لے آتے ہیں کُلٌّ، اب یہ جو تنوین ہے یہ عوض ہے مضاف الیہ کے۔ تو ایک تنوینِ تمکن، ایک تنوینِ عوض۔ اسی طرح ایک تنوینِ تنکیر ہے نکرہ بنانے والی، اور یہ تنوینِ تنکیر یاد رکھو صرف اور صرف اسمِ فعل میں آتی ہے، کس کے اندر؟ اسمِ فعل۔ صَہْ، صَہْ کا معنی ہے ابھی خاموش ہو جاؤ، اور صَہٍ تنوین کے ساتھ ہے اس نے اس کو نکرہ بنا دیا، اس کا معنی ہے کسی وقت تو خاموش ہو جایا کرو۔ تو تنوینِ تنکیر صرف کس کے اندر آتی ہے؟ اسمِ فعل کے اندر، عام اسم کے اندر نہیں آتی۔ اور ایک تنوینِ مقابلہ ہے، تنوینِ مقابلہ وہ ہے جو جمع مؤنث سالم پر آتی ہے جَاءَنِیْ مُسْلِمَاتٌ، رَأَیْتُ مُسْلِمَاتٍ، مَرَرْتُ بِمُسْلِمَاتٍ، یہ جو تنوین ہے یہ جو جمع مؤنث سالم پر آ رہی ہے یہ تنوینِ مقابلہ ہے، جیسے جمع مذکر سالم جو ہے جمع مذکر سالم اس کے آخر میں نون آیا ہے، جمع مذکر سالم اس کا اعراب کس کے ساتھ ہے؟ حالتِ رفعی میں واؤ اور حالتِ نصبی جری میں یا، مُسْلِمُوْنَ اور مُسْلِمِیْنَ۔ تو واؤ کے بعد نون بھی آ رہا ہے یا نہیں آ رہا؟ یہ نون بھی آ رہا ہے۔ تو مُسْلِمَاتٍ اس پر بھی رفع اور ضمہ تو آ رہا ہے اعراب کی وجہ سے لیکن یہ جو تنوین آ رہی ہے یہ تنوین کس وجہ سے ہے؟ یہ تنوینِ مقابلہ ہے، یہ وہ جو جمع مذکر سالم کو چونکہ نون دیا گیا تھا اس لیے اس کو تنوین دے دی گئی اس کے مقابلے میں، تو یہ تنوینِ مقابلہ ہے۔ تو کیا نام اس کا؟ تنوینِ مقابلہ۔ اور ایک تنوینِ ترنم ہوتی ہے جو اشعار میں آتی ہے، وہ تو اسم، فعل، حرف سب پر داخل ہو جاتی ہے، وہ صرف ترنم کے لیے ہے وہ ہماری بحث سے خارج ہے۔ تو بات چل رہی ہے تنوین کی۔ تو تنوین پانچ قسم پر ہو گئی: ایک تنوینِ تمکن، ایک تنوینِ عوض، ایک تنوینِ تنکیر، ایک تنوینِ مقابلہ اور ایک تنوینِ ترنم۔ ان میں سے دیکھو تنوینِ تنکیر کس لیے آتی ہے؟ وہ اسمِ فعل کو نکرہ بنانے کے لیے آتی ہے۔ معلوم ہوا کہ تنوین کبھی کبھار نکرہ بنانے کے لیے بھی آتی ہے، اگرچہ آتی صرف اسمِ فعل میں ہے باقی کسی اور اسم میں نہیں آتی، لیکن آتی تو ہے تنکیر کے لیے کبھی کبھار۔ لہٰذا جب کسی اسم پر الف لام آ جائے تو وہ معرفہ بن گیا، اب اس پر تنوین نہیں آئے گی کیونکہ یہ تنوین بعض جگہوں میں تنکیر کی علامت ہے۔ جیسے رَجُلٌ میں جو تنوین ہے یہ تو تمکن والی ہے یہ تو تنکیر والی نہیں، لیکن بعض جگہ یہ تنوین کس لیے آتی ہے؟ تنکیر کے لیے آتی ہے، اور جب رَجُلٌ پر الف لام آیا تو اَلرَّجُلُ اب یہ کیا بن گیا؟ یہ معرفہ بن گیا، اور تنوین تو بعض جگہ کس لیے آتی ہے؟ تنکیر کے لیے، لہٰذا اب اس پر تنوین نہیں آئے گی۔ اس لیے معرف باللام پر تنوین نہیں آتی کیونکہ یہ تنوین بعض جگہ تنکیر کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اور مضاف پر تنوین کیوں نہیں آتی؟ مضاف پر تنوین اس لیے نہیں آتی کیونکہ مضاف کا اتصال مضاف الیہ کے ساتھ بڑا شدید ہے، یعنی مضاف گویا محتاج ہوتا ہے مضاف الیہ کا، پھر ہی اس کا معنی پورا ہوتا ہے، اس کے بغیر اس کا معنی ہی پورا نہیں ہوتا۔ تو مضاف اتصال چاہتا ہے کس کے ساتھ؟ مضاف الیہ کے ساتھ، اور یہ جو تنوین ہوتی ہے یہ تو انفصال پر دلالت کرتی ہے۔ جب کسی اسم پر تنوین آ جائے اس کا مطلب ہے یہ اسم مکمل ہو گیا، یہ آگے کسی اسم کی طرف مضاف نہیں ہو رہا، یہ آگے کسی اور اسم کے ساتھ جڑا ہوا نہیں ہے۔ تو تنوین کس پر دلالت کرتی ہے؟ انفصال پر کہ اسم پورا ہو گیا، آگے کسی چیز سے یہ جڑا ہوا نہیں ہے، اور مضاف کس کا تقاضا کرتا ہے؟ مضاف الیہ کا، تو مضاف اتصال کا تقاضا کرتا ہے اور تنوین کس کا تقاضا کرتی ہے؟ انفصال کا، اس لیے مضاف پر تنوین نہیں آ سکتی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تنوین کس پر دلالت کرتی ہے؟ انفصال پر۔ تنوین بتاتی ہے آگے کوئی اور لفظ اس لفظ کے ساتھ نہیں جڑا ہوا۔ میں نے کہا غُلَامٌ، غُلَامٌ کی تنوین نے کیا بتایا؟ آگے کوئی مضاف الیہ آ رہا ہے یا نہیں آ رہا؟ نہیں آ رہا، اگر مضاف الیہ آ رہا ہوتا تو غُلَامٌ پر تنوین نہیں آ سکتی تھی۔ تو تنوین کس پر دلالت کرتی ہے؟ انفصال پر کہ ایک اسم تام ہو گیا پورا ہو گیا، یہ آگے کسی اور کے ساتھ جڑا ہوا نہیں ہے، اور حالانکہ مضاف تو کس کا تقاضا کرتا ہے؟ مضاف الیہ کا، جیسے دیکھو غُلَامُ زَیْدٍ، غُلَامُ زَیْدٍ کا کیا معنی؟ زید کا غلام۔ اگر میں صرف غُلَامٌ کہوں تو کیا اب معنی پورا ادا ہو گا؟ نہیں، غلام کا معنی تو غلام، حالانکہ میں صرف غلام کی بات کر رہا ہوں یا زید کے غلام کی بات کر رہا ہوں؟ زید کے۔ بھئی جب اضافت کر رہا ہوں، ویسے تو غلام مطلق غلام کے لیے استعمال ہو گا لیکن جب اضافت کر دی جائے اب معین غلام مراد ہے، تو میں غُلَامُ زَیْدٍ میں زید کے غلام کی بات کرنا چاہتا ہوں تو صرف غُلَامٌ کہوں گا تو کیا آپ کے ذہن میں زید کا غلام آئے گا؟ نہیں۔ تو مضاف کس کا تقاضا کرتا ہے؟ مضاف الیہ کا، اس کے ساتھ مل کر اس کا معنی پورا ہوتا ہے۔ غلام کے ساتھ زید کا لفظ ملائیں گے تو پھر یہ زید کے غلام پر دلالت ہو گی، اس کے بغیر زید کے غلام پر دلالت نہیں۔ تو مضاف کس کا محتاج؟ مضاف الیہ کا، مضاف الیہ اس کے ساتھ جڑے گا تو اس کا معنی پورا ہو گا، اس کے بغیر اس کا معنی پورا نہیں۔ تو تنوین دلالت کرتی ہے انفصال پر کہ ایک اسم پورا ہو گیا آگے اس کے ساتھ کوئی اور اسم جڑا ہوا نہیں ہے، اور مضاف تو تقاضا کس کا کرتا ہے؟ اتصال کا کہ اس کے ساتھ آگے مضاف الیہ کو جوڑو ورنہ اس کے بغیر اس کا معنی پورا نہیں ہو گا، تو اس لیے مضاف پر تنوین نہیں آتی کیونکہ مضاف اتصال چاہتا ہے اور تنوین انفصال کے لیے آتی ہے۔ اچھا اب یاد رکھو یہاں پر نحوی حضرات میں اختلاف ہے بھئی۔ بات کیا چل رہی ہے؟ بات یہ چل رہی ہے کہ غیرِ منصرف پر جب الف لام داخل ہو جائے یا اس کی اضافت کر دی جائے تو پھر وہ کسرہ کے ساتھ مجرور ہو گا، اس پر کسرہ آ جائے گا حالتِ جری میں۔ اب اس حالت میں یہ منصرف ہے یا غیرِ منصرف؟ اس پر تو کسرہ آ گیا، غیرِ منصرف پر تو کسرہ اور تنوین نہیں آتے، تو یاد رکھو اس میں علماء کے تین گروہ ہیں بھئی۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس حالت میں یہ مطلقاً منصرف ہے، کیا ہے؟ مطلقاً منصرف ہے، یعنی جب غیرِ منصرف پر الف لام داخل ہو جائے یا اس کی اضافت کر دی جائے تو وہ منصرف ہو جاتا ہے، اسی لیے اس پر پھر کسرہ آ جاتا ہے حالانکہ غیرِ منصرف پر تو کسرہ اور تنوین نہیں آتے، اس پر کسرہ آ رہا ہے، یہ کسرہ بتلا رہا ہے کہ یہ کیا ہو چکا ہے؟ منصرف ہو چکا ہے۔ بھئی کیوں منصرف ہوا؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اس پر الف لام آیا ہے یا اضافت اس کی ہوئی ہے، اور الف لام اور اضافت یاد رکھو اسم کے بڑے خاصے ہیں۔ توجہ ہے؟ الف لام اور اضافت اسم کے بڑے خاصوں میں شمار ہوتے ہیں، اسم کے اور بھی خاصے ہیں لیکن یہ دو خاصے بڑے خاصے شمار ہوتے ہیں۔ کون کون سے؟ الف لام اور اضافت۔ وجہ یہ کہ یہ لفظوں میں بھی اثر ڈالتے ہیں اور معنی میں بھی اثر ڈالتے ہیں۔ الف لام جب کسی اسم پر داخل کرو دیکھو اس کے آخر سے تنوین گر جاتی ہے، اسی طرح جب کسی اسم کی اضافت کرو تو اس کے آخر سے تنوین گر جاتی ہے یا تنوین کا قائم مقام جو ہوتا ہے وہ گر جاتا ہے۔ تو دیکھو یہ لفظوں کے اندر بھی اثر ڈالتے ہیں یہ اضافت اور الف لام، اور معنی کے اندر بھی یہ مؤثر ہوتے ہیں، الف لام سے پہلے وہ اسم نکرہ تھا الف لام کے بعد کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا۔ اسی طرح اضافت سے پہلے کوئی اسم نکرہ ہوتا ہے لیکن اضافت کے بعد اگر نکرہ کی طرف اضافت کرو گے تو اس میں تخصیص آ جائے گی اور معرفہ کی طرف اضافت کرو گے تو وہ معرفہ بن جائے گا بھئی۔ توجہ ہے؟ تو الف لام اور اضافت یہ لفظوں میں بھی مؤثر اور معنی میں بھی مؤثر، دونوں جگہ یہ اثر ڈالتے ہیں اس لیے یہ اسم کے بڑے خاصے ہیں۔ لفظوں میں کیا اثر ڈالتے ہیں؟ کہ تنوین گرا دیتے ہیں۔ اور معنی میں کیا اثر ڈالتے ہیں؟ کہ الف لام کے ساتھ وہ اسم معرفہ بن جاتا ہے اور اضافت کی صورت میں اس اسم کے اندر تعریف یا تخصیص آ جاتی ہے، یعنی مختصر لفظوں میں یوں کہو یہ دونوں اسم کے مدلول کو ہی بدل دیتے ہیں، یہ دونوں اسم کے مدلول ہی کو بدل دیتے ہیں تو یہ اس لیے یہ اسم کے بڑے خاصے ہیں۔ لفظوں میں بھی مؤثر اور معنی میں بھی مؤثر ہیں کہ اسم کا مدلول ہی بدل دیا، یعنی جس پر اسم دلالت کر رہا تھا وہی بدل گیا۔ بھئی کس طرح بدل گیا؟ دیکھو بھئی۔ بھئی رَجُلٌ کا کیا معنی؟ کوئی آدمی، کوئی آدمی، زید، عمرو، بکر، خالد سب پر آپ اس کا اطلاق کر سکتے ہیں، لیکن جب میں کہوں گا اَلرَّجُلُ اب معنی ہے کوئی خاص آدمی مراد ہے ہر آدمی مراد نہیں، تو دیکھو مدلول بدل گیا، پہلے رَجُلٌ کا لفظ ہر رَجُل پر دلالت کر رہا تھا اب اَلرَّجُلُ کسی خاص رَجُل پر دلالت کر رہا ہے، تو دیکھو اسم کا مدلول بدل گیا۔ اسی طرح اضافت ہے مثلاً غُلَامٌ کا لفظ، غُلَامٌ پہلے دنیا کے ہر غلام پر صادق آ رہا ہے لیکن اگر میں اس کی نکرہ یا معرفہ کی طرف اضافت کروں گا تو دیکھو مدلول بدل جائے گا۔ میں اس کی اضافت کرتا ہوں نکرہ کی طرف، غُلَامُ رَجُلٍ مرد کا غلام۔ فرض کرو دنیا میں دس لاکھ غلام ہیں، دس لاکھ میں سے پانچ لاکھ مردوں کے ہیں اور پانچ لاکھ عورتوں کے ہیں، تو جب میں نے کہا غُلَامٌ تو ہر غلام پر یہ صادق آ رہا ہے، وہ جو دس لاکھ ہیں ان میں سے ہر ایک پر لفظِ غلام صادق آ رہا ہے۔ اب میں نے اس کی اضافت کر دی نکرہ کی طرف غُلَامُ رَجُلٍ آدمی کا غلام، اب یہ صرف کتنے پر صادق آ رہا ہے؟ پانچ لاکھ پر کیونکہ پانچ لاکھ تو عورتوں کے غلام ہیں، تو غُلَامُ رَجُلٍ آدمی کا غلام اب اس میں تعریف تو نہیں آئی لیکن تخصیص آ گئی، احتمالات کم ہو گئے، اب دس لاکھ پر صادق نہیں آ رہا بلکہ صرف پانچ لاکھ پر صادق آ رہا ہے، دیکھو اسم کا مدلول بدل گیا جس پر وہ دلالت کر رہا تھا۔ اور اگر معرفہ کی طرف اضافت کرو تو وہ معرفہ ہی بن جاتا ہے، جیسے اسی لفظِ غلام کی اضافت اب اگر میں معرفہ یعنی زید کی طرف کر دوں غُلَامُ زَیْدٍ زید کا غلام، اب دیکھو مدلول بدل گیا اب صرف کس پر صادق آ رہا ہے؟ زید کے غلام پر۔ تو یہ الف لام اور اضافت یہ اسم کے بڑے خاصے شمار ہوتے ہیں کیونکہ یہ لفظوں میں بھی اثر ڈالتے ہیں اور معنی میں بھی اثر ڈالتے ہیں۔ لفظوں میں کیا اثر ڈالتے ہیں؟ تنوین گرا دیتے ہیں۔ معنی میں کیا اثر ڈالتے ہیں؟ کہ الف لام جو ہے وہ اسم کو معرفہ بنا دیتا ہے اور جو اضافت ہوتی ہے وہ اس اسم میں تعریف یا تخصیص پیدا کر دیتی ہے، نکرہ کی طرف اضافت کرو تو تخصیص پیدا ہو جائے گی اور معرفہ کی طرف اضافت کرو تو اس میں تعریف پیدا ہو جائے گی، تو مختصر لفظوں میں یوں کہو کہ یہ دونوں لفظوں میں بھی اثر ڈالتے ہیں اور معنی میں بھی، اور معنی میں یہ اثر ہے کہ یہ اسم کے مدلول کو بدل دیتے ہیں۔ تو لہٰذا تین مذاہب ہیں بھئی میں نے بتایا کہ جب غیرِ منصرف پر الف لام آ جائے یا اس کی اضافت ہو جائے تو اس میں تین مذاہب ہیں۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ اب منصرف بن چکا ہے، الف لام اور اضافت کے بعد یہ غیرِ منصرف کیا بن گیا؟ منصرف بن گیا۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ مطلقاً ابھی بھی غیرِ منصرف ہے، پہلے بھی غیرِ منصرف تھا الف لام اور اضافت کے بعد بھی غیرِ منصرف ہے۔ اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ الف لام اور اضافت کے بعد آپ غور کر لیں، اگر ابھی بھی دو سبب اس میں موجود ہیں تو پھر تو یہ ابھی بھی غیرِ منصرف ہے اور اگر اب دو سبب موجود نہیں تو پھر یہ منصرف ہو چکا ہے۔ کتنے مذاہب؟ تین۔ پہلا مذہب کیا؟ کہ الف لام اور اضافت کے بعد غیرِ منصرف مطلقاً منصرف ہو جاتا ہے۔ اور دوسرا مذہب کیا؟ کہ الف لام اور اضافت کے بعد غیرِ منصرف مطلقاً غیرِ منصرف ہی رہتا ہے منصرف نہیں ہوتا۔ اور تیسرا مذہب کیا؟ کہ الف لام اور اضافت کے بعد غور کر لیں، اگر ابھی بھی دو سبب موجود ہیں تو یہ غیرِ منصرف ہے اور اگر دو سبب موجود نہیں تو یہ منصرف ہو چکا ہے۔ اب دیکھیے بھئی کتاب پر۔ تو کہتے ہیں: وَلِلنُّحَاۃِ خِلَافٌ فِیْ أَنَّ ہٰذَا الْاِسْمَ فِیْ ہٰذِہِ الْحَالَۃِ مُنْصَرِفٌ أَوْ غَیْرُ مُنْصَرِفٍ اور نحویوں کا اختلاف ہے اس بارے میں کہ یہ والا جو اسم ہے اس حالت میں منصرف ہے یا غیرِ منصرف ہے یعنی جب اس پر الف لام داخل ہو جائے یا اس کی اضافت ہو جائے۔ فَمِنْہُمْ مَّنْ ذَہَبَ: اب یہ پہلا مذہب بیان کرنے لگے ہیں۔ فَمِنْہُمْ مَّنْ ذَہَبَ پس ان نحویوں میں سے بعض وہ ہیں جو گئے ہیں اس بات کی طرف کہ أَنَّہُ مُنْصَرِفٌ مُّطْلَقاً کہ یہ مطلقاً منصرف ہے یعنی الف لام اور اضافت کے بعد یہ مطلقاً منصرف ہے، لِأَنَّ عَدَمَ انْصِرَافِہِ إِنَّمَا کَانَ لِمُشَابَہَتِہِ الْفِعْلَ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اس اسم کا غیرِ منصرف ہونا وہ اس کی فعل کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے تھا، اسم غیرِ منصرف کیوں بنتا ہے؟ کیونکہ اس کی فعل کے ساتھ مشابہت آ جاتی ہے اور فعل پر تو کسرہ اور تنوین نہیں آتے تو لہٰذا اسی وجہ سے غیرِ منصرف پر بھی کسرہ اور تنوین نہیں آتے۔ تو کہتے ہیں: لِأَنَّ عَدَمَ انْصِرَافِہِ إِنَّمَا کَانَ لِمُشَابَہَتِہِ الْفِعْلَ اس لیے کیونکہ اس اسم کا غیرِ منصرف ہونا وہ اس کی فعل کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے تھا، فَلَمَّا ضَعُفَتْ ہٰذِہِ الْمُشَابَہَۃُ بِدُخُوْلِ مَا ہُوَ مِنْ خَوَاصِّ الْاِسْمِ پس جب یہ مشابہت ضعیف ہو گئی، بھئی کیوں ضعیف ہوئی؟ کہتے ہیں بِدُخُوْلِ مَا ہُوَ مِنْ خَوَاصِّ الْاِسْمِ بوجہ داخل ہونے اس چیز کے جو اسم کے خاصوں میں سے ہے أَعْنِی اللَّامَ أَوِ الْإِضَافَۃَ یعنی کہ لام اور اضافت، لام اور اضافت اسم کے خاصوں میں سے ہے۔ بھئی لفظ غیرِ منصرف کیوں تھا؟ کیونکہ اس کی فعل کے ساتھ مشابہت تھی، جب اس پر الف لام آ گیا یا اس کی اضافت ہو گئی تو الف لام اور اضافت تو اسم کے خاصے ہیں تو اس کی وہ جو فعل کے ساتھ مشابہت تھی وہ کمزور پڑ گئی، فعل کے ساتھ مشابہت کمزور پڑ گئی کیونکہ وہ چیز اسم کے اندر آ گئی جو اسم کے ساتھ خاص ہے، تو لہٰذا اب یہ کیا بن گیا؟ منصرف بن گیا۔ تو کہتے ہیں: قَوِیَتْ جِہَۃُ الْاِسْمِیَّۃِ تو اس کی اسم ہونے والی جہت جو ہے وہ طاقتور ہو گئی، فَرَجَعَ إِلٰی أَصْلِہِ الَّذِیْ ہُوَ الصَّرْفُ تو یہ اسم لوٹ گیا اپنی اصل کی طرف الَّذِیْ ہُوَ الصَّرْفُ جو کہ صرف ہے یعنی منصرف ہونا ہے۔ فَدَخَلَہُ الْکَسْرُ دُوْنَ التَّنْوِیْنِ تو اس پر کسرہ داخل ہوا دُوْنَ التَّنْوِیْنِ نہ کہ تنوین۔ بھئی تنوین کیوں نہیں آئی؟ کہتے ہیں: لِأَنَّہُ لَا یَجْتَمِعُ مَعَ اللَّامِ وَالْإِضَافَۃِ اس لیے کیونکہ تنوین لام اور اضافت کے ساتھ جمع نہیں ہوتی، کیونکہ تنوین لام اور اضافت کے ساتھ جمع نہیں ہوتی۔ یہ منصرف ہو چکا ہے اس لیے کسرہ تو آ گیا اور تنوین نے بھی آنا تھا لیکن تنوین کیوں نہیں آ سکتی؟ کیونکہ تنوین الف لام اور اضافت کے ساتھ جمع نہیں ہوتی۔ یہ معنی ہے، کہتے ہیں: لِأَنَّہُ لَا یَجْتَمِعُ مَعَ اللَّامِ وَالْإِضَافَۃِ اس لیے کیونکہ تنوین جو ہے وہ لام اور اضافت کے ساتھ جمع نہیں ہوتی۔ وَمِنْہُمْ: اب یہ دوسرا مذہب آیا۔ کہتے ہیں: وَمِنْہُمْ مَّنْ ذَہَبَ إِلٰی أَنَّہُ غَیْرُ مُنْصَرِفٍ مُّطْلَقاً اور نحویوں میں سے بعض وہ ہیں جو اس بات کی طرف گئے ہیں کہ یہ اسم جو ہے غیرِ منصرف ہے مطلقاً، الف لام اور اضافت کے بعد یہ مطلقاً غیرِ منصرف ہے یعنی ہر حال میں غیرِ منصرف ہے۔ دیکھیے آگے وجہ ذکر کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: وَالْمَمْنُوْعُ مِنْ غَیْرِ الْمُنْصَرِفِ بِالْأَصَالَۃِ ہُوَ التَّنْوِیْنُ اس لیے کیونکہ وہ چیز جو منع ہوتی ہے غیرِ منصرف سے بِالْأَصَالَۃِ اصلاً جو ہے ہُوَ التَّنْوِیْنُ وہ صرف تنوین ہوتی ہے، وَسُقُوْطُ الْکَسْرِ إِنَّمَا ہُوَ بِتَبَعِیَّۃِ التَّنْوِیْنِ اور کسرہ کا ساقط ہونا جو ہے وہ تنوین کے تابع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ادھر دیکھیے بھئی یاد رکھو یہ علماء فرماتے ہیں کہ یہ جو غیرِ منصرف پر کسرہ اور تنوین نہیں آتے تو اس کے اندر اصلاً تنوین ساقط ہوتی ہے غیرِ منصرف سے، غیرِ منصرف سے اصلاً تنوین ساقط ہوتی ہے اور کسرہ تنوین کے تابع ہو کر ساقط ہوتا ہے۔ تو یعنی اصلاً تنوین ساقط ہوئی اور تبعاً کسرہ ساقط ہوا، غیرِ منصرف پر نہ کسرہ آتا ہے اور نہ تنوین، اصلاً کیا چیز ساقط ہوئی؟ تنوین ساقط ہوئی اور تبعاً کسرہ۔ بھئی تنوین اصلاً کیوں ساقط ہوئی؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اسم کے اندر تنوین تمکن کی علامت ہے، اسم کے اندر تنوین تمکن کی یعنی منصرف ہونے کی علامت ہے اور یہ غیرِ منصرف تو کس کے مشابہ ہو گیا؟ فعل کے، تو اور اسم کے اندر اصل کیا ہے؟ متمکن ہونا، اور یہ تنوین کس پر دلالت کرتی ہے؟ متمکن ہونے پر، اور جبکہ اس اسم کی تو مشابہت کس کے ساتھ آ گئی؟ فعل کے ساتھ، لہٰذا اب اس سے وہ تنوینِ تمکن ساقط ہو جاتی ہے۔ اور جب تنوینِ تمکن ساقط ہوتی ہے تو کسرہ بھی ساقط ہو جاتا ہے اس لیے کیونکہ جہاں تنوینِ تمکن آتی ہے وہاں کسرہ بھی آتا ہے۔ جَاءَنِیْ زَیْدٌ تنوینِ تمکن آ رہی ہے، رَأَیْتُ زَیْداً، مَرَرْتُ بِزَیْدٍ، تو دیکھو زَیْدٌ پر تنوینِ تمکن آ رہی ہے تو اس پر کسرہ بھی آتا ہے۔ جَاءَنِیْ رَجُلٌ، رَأَیْتُ رَجُلاً، مَرَرْتُ بِ رَجُلٍ، رَجُلٌ پر تنوینِ تمکن آ رہی ہے تو اس پر کسرہ بھی آ رہا ہے۔ تو جہاں تنوینِ تمکن آتی ہے وہاں کسرہ بھی آتا ہے، تو جب تنوینِ تمکن جو ہے ممنوع ہو گئی تو جو کسرہ اس کے ساتھ آتا ہے وہ بھی کیا ہو گیا؟ ممنوع ہوا، لیکن تنوین اصلاً ممنوع ہوئی اور کسرہ تبعاً ممنوع ہوا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی انہوں نے کیا کہا؟ یہ علماء کیا فرماتے ہیں کہ غیرِ منصرف سے اصلاً تنوین ممنوع ہوتی ہے اور تبعاً کسرہ ممنوع ہوتا ہے، وجہ یہ کہ یہ تنوین فعل پر کبھی نہیں آتی، تنوین کبھی بھی فعل پر نہیں آتی کیونکہ تنوین انفصال پہ دلالت کرتی ہے اور فعل، فعل کے بعد تو آگے فاعل یا نائب فاعل چاہیے بھئی، تو فعل تو آگے فاعل یا نائب فاعل کے ساتھ اتصال کا تقاضا کرتا ہے اور تنوین کس پر دلالت کرتی ہے؟ انفصال پر دلالت کرتی ہے، اس لیے فعل پر کبھی تنوین نہیں آتی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی وہ ایک تنوینِ ترنم آتی ہے لیکن میں نے بتایا بھئی وہ صرف اشعار کے اندر ترنم کے لیے ہے، اس کا اعتبار نہیں، ہاں تو باقی فعل پر کبھی تنوین نہیں آتی۔ کیوں نہیں آتی؟ کیونکہ تنوین کس پر دلالت کرتی ہے؟ انفصال پر کہ اگلی چیزوں کے ساتھ یہ لفظ جڑا ہوا نہیں ہے، اور جبکہ فعل تو آگے کس کا تقاضا کرتا ہے؟ فاعل یا نائب فاعل کا تقاضا کرتا ہے، تو فعل اتصال کا تقاضا کر رہا ہے اور تنوین انفصال پہ دلالت کر رہی ہے، تو اس لیے فعل پر کبھی تنوین نہیں آتی۔ ہاں کسرہ کبھی کبھی فعل پر بھی آ جاتا ہے۔ آپ حیران ہوں گے بھئی فعل پر کسرہ کیسے آتا ہے؟ بھئی دیکھتے نہیں آپ کہ السَّاکِنُ إِذَا حُرِّکَ حُرِّکَ بِالْکَسْرِ جہاں اجتماعِ ساکنین آئے تو آپ اول ساکن کو کون سی حرکت دیتے ہیں؟ کسرہ والی۔ جیسے قُلْ، قُلْ فعلِ امر ہے، اس کو آپ ذرا جوڑیں اَلْحَقَّ کے ساتھ، قُلْ اور آگے لفظ کیا ہے؟ اَلْحَقَّ، جوڑیں اس کو ملائیں کیسے پڑھیں گے؟ قُلِ الْحَقَّ، قُلِ الْحَقَّ دیکھو لام کے نیچے کسرہ آ گیا یا نہیں؟ تو فعل پر کسرہ آ جاتا ہے کبھی کبھار، اگرچہ عارضی ہوتا ہے اجتماعِ ساکنین کی وجہ سے آتا ہے، لیکن کسرہ آ تو جاتا ہے جبکہ تنوین کبھی بھی فعل پر نہیں آتی۔ تو لہٰذا معلوم ہوا کہ جب اسم کی مشابہت فعل کے ساتھ ہو گی تو جیسے فعل پر تنوین نہیں آتی اب اسم پر بھی تنوین نہیں آئے گی، اور جہاں تنوین آتی ہے وہاں کسرہ بھی آتا ہے، تو جب تنوین ممنوع ہو گئی تو غیرِ منصرف سے کسرہ بھی کیا ہو جائے گا؟ ممنوع ہو گا، لیکن تنوین ممنوع ہے اصلاً اور کسرہ ممنوع ہے تبعاً بھئی۔ اچھا تو یہ علماء کیا فرماتے ہیں یہ دوسرے مذہب والے؟ کہ جب غیرِ منصرف پر الف لام آ جائے یا اس کی اضافت ہو جائے تو یہ مطلقاً غیرِ منصرف رہے گا، ابھی بھی کیا ہے؟ غیرِ منصرف ہے۔ تو سوال پیدا ہوتا ہے اس پر پھر کسرہ کیوں آیا؟ غیرِ منصرف پر تو کسرہ اور تنوین نہیں آتے اور صاحبِ کافیہ نے ابھی بتایا جی کہ اس پر کسرہ آ جائے گا جب الف لام آ جائے یا اضافت ہو جائے، تو پھر کسرہ کیوں آیا اگر یہ مطلقاً غیرِ منصرف ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں، توجہ ہے؟ بعض علماء جواب دیتے ہیں کہ الف لام اور اضافت کی وجہ سے تنوین گر جاتی ہے، توجہ ہے؟ اس کی وجہ سے تنوین گر جاتی ہے، یہ جو تنوین گرتی ہے یہ غیرِ انصراف کی وجہ سے گرتی ہے یا الف لام اور اضافت کی وجہ سے گرتی ہے؟ تو جس لفظ پر الف لام آئے یا اس کی اضافت ہو جائے اس سے تنوین گر جاتی ہے، اور یہ تنوین غیرِ انصراف کی وجہ سے نہیں گری، کس وجہ سے گری ہے؟ الف لام اور اضافت کی وجہ سے گری ہے۔ تو لہٰذا یہاں تنوین جو ممنوع ہوئی وہ غیرِ منصرف ہونے کی وجہ سے نہیں ہے، غیرِ منصرف ہونے کی وجہ سے تنوین ممنوع ہوئی ہوتی تو کسرہ بھی نہ آتا، لیکن یہ تنوین ممنوع ہوئی گر گئی کس کی وجہ سے؟ الف لام اور اضافت کی وجہ سے۔ جب الف لام اور اضافت کی وجہ سے تنوین ممنوع ہوئی ہے، غیرِ انصراف کی وجہ سے ممنوع نہیں ہوئی، تو کسرہ آئے گا بھئی۔ اگر یہ تنوین کس کی وجہ سے گری ہوتی؟ غیرِ منصرف ہونے کی وجہ سے، پھر تو کسرہ بھی نہیں آنا چاہیے تھا کیونکہ تنوین کے تابع ہے کسرہ بھی بھئی، تو ان پر کسرہ کیوں آتا ہے؟ کیونکہ ان سے تنوین غیرِ انصراف کی وجہ سے نہیں گری بلکہ کس کی وجہ سے گری ہے؟ الف لام اور اضافت کی وجہ سے گری ہے، اگر غیرِ انصراف کی وجہ سے تنوین گری ہوتی تو کسرہ بھی نہ آتا، لیکن اب کسرہ آ رہا ہے کیونکہ تنوین الف لام اور اضافت کی وجہ سے گری ہے غیرِ انصراف کی وجہ سے نہیں گری، اس لیے کسرہ آئے گا۔ یہ جواب بعض علماء نے دیا۔ لیکن اس پر اشکال ہوتا ہے کہ بھئی غیرِ انصراف مقدم ہے، الف لام اور اضافت سے پہلے ہے بھئی۔ غیرِ انصراف تو کیا ہے؟ الف لام اور اضافت سے مقدم ہے، معلوم ہوا یہ تنوین کس کی وجہ سے گر چکی ہے؟ یہ تنوین غیرِ انصراف کی وجہ سے ہی گری ہے، لہٰذا کسرہ کو بھی نہیں آنا چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ان پر اعتراض ہوتا ہے کہ بھئی یہ تنوین جو گری ہے یہ الف لام اور اضافت کی وجہ سے نہیں گری بھئی، کیونکہ غیرِ انصراف مقدم ہے، وہ لفظ پہلے کیا تھا؟ غیرِ منصرف، پھر اس پر کیا داخل ہوا؟ الف لام یا اضافت بھئی، تو تنوین تو اس سے پہلے ہی گر چکی ہے وہ تو پہلے ہی غیرِ منصرف تھا، تو یہ جو تنوین گری ہے یہ الف لام اور اضافت کی وجہ سے نہیں گری لہٰذا اس پر کسرہ بھی نہیں آنا چاہیے۔ تو چنانچہ اسی لیے صاحبِ جامی نے یہ جواب نہیں دیا کہ ان کی تنوین الف لام اور اضافت کی وجہ سے گری ہے، صاحبِ جامی نے اور جواب دیا۔ صاحبِ جامی فرماتے ہیں کہ بھئی دیکھیے کہ یہ جو اسم غیرِ منصرف ہوتا ہے اس کی فعل کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے، تو جب اس پر الف لام اور اضافت آ گئی تو الف لام اور اضافت یہ اسم کے بڑے خاصے ہیں جس کی وجہ سے فعل کے ساتھ اس کی مشابہت کمزور ہو گئی، مشابہت کمزور ہو گئی۔ یہ ہے ابھی بھی غیرِ منصرف لیکن فعل کے ساتھ اس کی مشابہت... دوسرا مذہب چل رہا ہے نا کہ یہ ابھی بھی غیرِ منصرف ہے لیکن فعل کے ساتھ اس کی مشابہت کیا ہو گئی؟ کمزور ہو گئی۔ اب یہ جو کمزور مشابہت ہے یہ تنوین کے گرانے میں یعنی اصل جو تھا، اصل کے گرانے میں تو ابھی بھی مؤثر ہے لیکن وہ جو تابع تھا یعنی کسرہ اس کے گرانے میں مؤثر نہیں، اب اس کا اثر صرف کتنا رہ گیا؟ کہ یہ تنوین کو گرا رہی ہے، یہ مشابہت تنوین کے تابع جو کسرہ تھا اس کو بھی گراتی تھی لیکن اب یہ مشابہت کمزور ہو چکی، یہ اصل جو تنوین ہے اس کے گرانے میں تو یہ مؤثر ہے لیکن جو کسرہ ہے جو اس تنوین کے تابع تھا اس کے گرانے میں مؤثر نہیں، لہٰذا اب کسرہ آ جائے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ چلیے دیکھیے بھئی کتاب پر۔ تو کہتے ہیں: وَمِنْہُمْ مَّنْ ذَہَبَ إِلٰی أَنَّہُ غَیْرُ مُنْصَرِفٍ مُّطْلَقاً اور ان علماء میں سے بعض وہ ہیں جو اس بات کی طرف گئے ہیں کہ یہ الف لام اور اضافت کے بعد بھی اسم مطلقاً غیرِ منصرف ہے، وَالْمَمْنُوْعُ مِنْ غَیْرِ الْمُنْصَرِفِ بِالْأَصَالَۃِ ہُوَ التَّنْوِیْنُ اور وہ چیز جو ممنوع ہوتی ہے غیرِ منصرف سے بِالْأَصَالَۃِ یعنی اصلاً ہُوَ التَّنْوِیْنُ وہ تنوین ہے، وَسُقُوْطُ الْکَسْرِ إِنَّمَا ہُوَ بِتَبَعِیَّۃِ التَّنْوِیْنِ اور کسرہ کا گرنا جو ہے وہ تنوین کے تابع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، وَحَیْثُ ضَعُفَ مُشَابَہَتُہُ لِلْفِعْلِ اور چونکہ ضعیف ہو گئی اس اسم کی مشابہت فعل کے ساتھ، اس پر کیا آ گیا؟ الف لام یا اضافت اور وہ اسم کے بڑے خاصے ہیں تو فعل کے ساتھ اس کی مشابہت کمزور ہو گئی، تو لَمْ تُؤَثِّرْ إِلَّا فِیْ سُقُوْطِ التَّنْوِیْنِ تو یہ اب مؤثر نہیں ہے مگر صرف تنوین کے ساقط کرنے میں، اب یہ مشابہت جو ہے صرف تنوین کو ساقط کرنے میں مؤثر ہے دُوْنَ تَابِعِہِ نہ کہ وہ جو تنوین کے تابع ہے اس کے گرانے میں مؤثر نہیں۔ بھئی اس کا تابع کیا؟ کہتے ہیں الَّذِیْ ہُوَ الْکَسْرُ وہ جو کسرہ ہے بھئی۔ فَعَادَ الْکَسْرُ إِلٰی حَالِہِ تو کسرہ لوٹ آیا اپنی حالت کی طرف، وَسَقَطَ التَّنْوِیْنُ لِامْتِنَاعِہِ مِنَ الصَّرْفِ اور تنوین ساقط ہو گئی بوجہ اس کے ممتنع ہونے کے صرف سے، صرف سے ممتنع ہونے کی وجہ سے تنوین کیا ہو گئی؟ ساقط ہو گئی۔ آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا کہ الف لام کے ساتھ تو تنوین آ ہی نہیں سکتی اور اضافت کے ساتھ تو تنوین آ ہی نہیں سکتی، تو پھر یہ مشابہت کی وجہ سے تنوین کیسے ساقط ہو رہی ہے؟ میں نے جواب دے دیا کہ یہ لفظ غیرِ منصرف تھا، اب اس پر الف لام یا اضافت داخل ہوئی ہے تو اس پر تو تنوین اس سے پہلے ہی ساقط ہو چکی ہے اور وہ تنوین الف لام یا اضافت سے نہیں ساقط ہوئی، وہ پہلے ہی ساقط ہو چکی ہے غیرِ انصراف کی وجہ سے۔ اب جب اضافت ہو گئی یا الف لام آ گیا اب اس کا اثر صرف تنوین میں ہے تو تنوین ابھی بھی نہیں آئے گی، اور کسرہ وہ آ جائے گا کیونکہ وہ تو تنوین کے تابع تھا اب وہ جو تابع ہے اس کے اندر یہ مؤثر نہیں ہے۔ تیسرا مذہب آگے ذکر ہو رہا ہے۔ کہتے ہیں: وَمِنْہُمْ مَّنْ ذَہَبَ إِلٰی أَنَّ الْعِلَّتَیْنِ إِنْ کَانَتَا بَاقِیَتَیْنِ مَعَ اللَّامِ أَوِ الْإِضَافَۃِ اور ان میں سے بعض وہ علماء ہیں جو اس بات کی طرف گئے ہیں کہ وہ دو علتیں اگر وہ دونوں باقی ہیں مَعَ اللَّامِ أَوِ الْإِضَافَۃِ لام یا اضافت کے ساتھ، الف لام یا اضافت کے بعد اگر وہ دو سبب باقی ہیں تو کَانَ الْاِسْمُ غَیْرَ مُنْصَرِفٍ تو وہ اسم غیرِ منصرف ہو گا، وَإِنْ زَالَتَا مَعاً اور اگر وہ دونوں زائل ہو گئی ہیں دونوں سبب الف لام یا اضافت کی وجہ سے زائل ہو گئے ہیں، أَوْ زَالَتْ إِحْدَاہُمَا یا ان دونوں میں سے ایک سبب زائل ہو گیا ہے، تو کَانَ مُنْصَرِفاً پھر وہ اسم کیا ہو گا؟ منصرف۔ توجہ ہے؟ تیسرا مذہب کیا؟ کہ الف لام اور اضافت کے بعد اب اس اسم میں غور کریں کہ اس میں وہ دو سبب ابھی بھی موجود ہیں یا دو سبب نہیں ہیں؟ اگر دونوں موجود ہیں تو وہ غیرِ منصرف، اگر دونوں میں سے ایک موجود ہے یا ایک بھی نہیں موجود تو پھر یہ کیا ہو گا؟ منصرف ہو گا۔ تو کہتے ہیں: وَبَیَانُ ذٰلِکَ اور بیان اس کا یہ ہے کہ أَنَّ الْعَلَمِیَّۃَ تَزُوْلُ بِاللَّامِ وَالْإِضَافَۃِ کہ علمیت جو ہے وہ لام اور اضافت کی وجہ سے زائل ہو جاتی ہے۔ میں نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ الف لام اور اضافت کی وجہ سے علمیت ختم ہو جاتی ہے، کیونکہ الف لام اور اضافت تعریف کا فائدہ دیتے ہیں، اور اگر علم کو اسی طرح معرفہ تسلیم کیا جائے اور اس پر الف لام لایا جائے یا اس کی اضافت کی جائے تو پھر تو تعریفِ معرف لازم آئے گا۔ ایک لفظ جو پہلے ہی معرفہ ہے آپ اس کو الف لام یا اضافت کے ذریعے معرفہ بنانا چاہتے ہیں یہ تو تحصیلِ حاصل ہے اور تحصیلِ حاصل تو صحیح نہیں۔ تحصیلِ حاصل کا کیا معنی؟ ایک چیز جو پہلے ہی حاصل ہے اس کو حاصل کرنا۔ بھئی جو چیز پہلے ہی حاصل ہے اس کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ حاصل تو اس چیز کو کیا جائے گا جو پہلے حاصل نہیں ہے۔ تو الف لام اور اضافت کی وجہ سے علمیت ختم ہو جاتی ہے ورنہ کیا خرابی لازم آئے گی؟ تعریفِ معرف۔ تو جب بھی علم پر الف لام داخل کرنا چاہیں تو اس وقت اس کی علمیت ختم ہو جاتی ہے وہ نکرہ بن جاتا ہے، پھر اس پر الف لام داخل کر کے اس کو معرفہ بنا لیا جاتا ہے۔ اسی طرح جب علم کی اضافت کی جاتی ہے تو اضافت کے وقت اس کی علمیت ختم ہو جاتی ہے وہ نکرہ بن جاتا ہے اور پھر اضافت کے ساتھ وہ دوبارہ کیا بن جاتا ہے؟ معرفہ بن جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں: وَبَیَانُ ذٰلِکَ بیان اس کا یہ ہے کہ أَنَّ الْعَلَمِیَّۃَ تَزُوْلُ بِاللَّامِ وَالْإِضَافَۃِ کہ علمیت جو ہے لام اور اضافت کے ساتھ زائل ہو جاتی ہے، فَإِنْ کَانَتِ الْعَلَمِیَّۃُ شَرْطاً لِّلسَّبَبِ الْآخَرِ تو وہ علمیت اگر شرط تھی دوسرے سبب کے لیے تو زَالَتَا مَعاً تو پھر دونوں زائل ہو گئے۔ الف لام اور اضافت سے علمیت ختم ہوئی اور علمیت جو تھی دوسرے سبب کے لیے شرط تھی، تو شرط ختم تو مشروط بھی ختم، تو دوسرا سبب بھی ختم ہو گیا، تو اب اس اسم میں ایک بھی سبب نہیں تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف۔ تو کہتے ہیں: فَإِنْ کَانَتِ الْعَلَمِیَّۃُ شَرْطاً لِّلسَّبَبِ الْآخَرِ اگر وہ علمیت شرط تھی اس دوسرے سبب کے لیے تو زَالَتَا مَعاً تو وہ دونوں اکٹھے زائل ہو جائیں گے ختم ہو جائیں گے، کَمَا فِیْ إِبْرَاہِیْمَ جیسے کہ إِبْرَاہِیْمَ میں ہے۔ ابراہیم میں دو سبب کیا؟ ایک علمیت، ایک عجمہ، اور عجمہ کے اندر علمیت شرط ہے، تو جب اس میں سے علمیت ختم ہو گی تو عجمہ بھی کیا ہو جائے گا؟ ختم ہو جائے گا۔ وَإِنْ لَّمْ تَکُنْ شَرْطاً اور اگر علمیت شرط نہیں ہے کَمَا فِیْ أَحْمَدَ جیسے کہ أَحْمَدَ کے اندر۔ بھئی احمد اس کے اندر ایک سبب وزنِ فعل ہے اور ایک علمیت ہے اور وزنِ فعل کے ساتھ علمیت شرط نہیں ہے، تو جب آپ علمیت ختم کریں گے تو وزنِ فعل ایک سبب ابھی بھی باقی ہے، تو اب بھی یہ منصرف ہے البتہ ایک سبب ابھی بھی باقی ہے۔ تو کہتے ہیں: وَإِنْ لَّمْ تَکُنْ شَرْطاً اور اگر علمیت شرط نہیں تھی اس دوسرے سبب کے لیے تو کَمَا فِیْ أَحْمَدَ جیسے کہ أَحْمَدَ کے اندر ہے، تو زَالَتْ إِحْدَاہُمَا تو اضافت یا الف لام کی وجہ سے ایک سبب جو ہے یعنی علمیت زائل ہو جائے گی۔ وَإِنْ لَّمْ تَکُنْ ہُنَاکَ عَلَمِیَّۃٌ اور اگر وہاں پر علمیت نہ ہو کَمَا فِیْ أَحْمَرَ جیسے کہ أَحْمَرَ ہے، أَحْمَرَ میں ایک سبب کیا؟ وصف، ایک سبب کیا؟ ایک وزنِ فعل ہے، اب اس پر الف لام یا اضافت آئے، الف لام اور اضافت سے علمیت ختم ہوتی تھی لیکن اس کے اندر تو علمیت ہے ہی نہیں تو اس پر کوئی اثر نہیں پڑا، الف لام اور اضافت کے بعد بھی دونوں سبب ابھی بھی اس کے اندر موجود ہیں تو یہ اب بھی کیا رہے گا؟ غیرِ منصرف رہے گا۔ یہ معنی ہے، کہتے ہیں: وَإِنْ لَّمْ تَکُنْ ہُنَاکَ عَلَمِیَّۃٌ اور اگر وہاں پر علمیت نہ ہو کَمَا فِیْ أَحْمَرَ جیسے أَحْمَرَ کے اندر ہے، تو بَقِیَتِ الْعِلَّتَانِ عَلٰی حَالِہِمَا تو وہ دونوں علتیں اپنے حال پر باقی رہیں گی۔ وَہٰذَا الْقَوْلُ أَنْسَبُ بِمَا عَرَّفَ بِہِ الْمُصَنِّفُ غَیْرَ الْمُنْصَرِفِ اور یہ قول أَنْسَبُ زیادہ مناسب ہے بِمَا عَرَّفَ بِہِ الْمُصَنِّفُ اس چیز کے ساتھ جس کے ساتھ تعریف کی ہے مصنف نے غَیْرَ الْمُنْصَرِفِ غیرِ منصرف کی۔ بھئی صاحبِ جامی فرما رہے ہیں کہ یہ آخری قول مصنف نے جو غیرِ منصرف کی تعریف کی اس کے زیادہ مناسب ہے، کیونکہ مصنف نے غیرِ منصرف کی کیا تعریف کی؟ کہ غیرِ منصرف وہ ہے جس میں دو سبب ہوں یا دو میں سے ایک ایسا سبب ہو جو دو کے قائم مقام ہو۔ تو معلوم ہوا مصنف کے نزدیک غیرِ منصرف ہونے کا دارومدار دو علتوں پر ہے، اور اس آخری مذہب میں بھی الف لام اور اضافت کے بعد وہ اسم منصرف ہو گا یا غیرِ منصرف اس کا دارومدار دو علتوں پر ہے، اگر الف لام اور اضافت کے بعد بھی دو علتیں موجود ہیں تو وہ غیرِ منصرف ہے ورنہ وہ منصرف ہے۔ یہ معنی ہے: وَہٰذَا الْقَوْلُ أَنْسَبُ بِمَا عَرَّفَ بِہِ الْمُصَنِّفُ غَیْرَ الْمُنْصَرِفِ تو یہ قول زیادہ مناسب ہے اس چیز کے جس کے ساتھ مصنف نے غیرِ منصرف کی تعریف کی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
216 approved lectures · 76 of 216