آگے سبق دیکھیے بھئی۔
ثُمَّ إِنَّهُ أَشَارَ إِلَى اسْتِثْنَاءِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ عَنْ هٰذِهِ الْقَاعِدَةِ عَلَى قَوْلِ سِيبَوَيْهِ بِقَوْلِهِ وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ، اَلْمَشْهُورُ هُوَ أَبُو الْحَسَنِ تِلْمِيذُ سِيبَوَيْهِ، وَلَمَّا كَانَ قَوْلُ التِّلْمِيذِ أَظْهَرَ مَعَ مُوَافَقَتِهِ لِمَا ذَكَرَهُ مِنَ الْقَاعِدَةِ جَعَلَهُ أَصْلًا، وَأَسْنَدَ الْمُخَالَفَةَ إِلَى الْأُسْتَاذِ وَإِنْ كَانَ غَيْرَ مُسْتَحْسَنٍ تَنْبِيهًا عَلَى ذٰلِكَ فِي انْصِرَافِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ۔
گزشتہ سبق میں اسباب منع صرف کو مکمل کرنے کے بعد آگے مرفوعات کی بحث شروع کرنے سے پہلے صاحب کافیہ غیر انصراف کی بحث سے متعلق دو ضابطے ذکر فرما رہے تھے۔ گزشتہ سبق میں ہم نے پہلا ضابطہ پڑھا تھا بھئی۔ اور انہوں نے آپ کو بتلایا کہ ہر وہ غیر منصرف جس کے اندر علمیت مؤثر ہو، جب اس کو نکرہ بنایا جائے تو وہ منصرف ہو جاتا ہے۔ اور پھر اس میں دو صورتیں ہیں بھئی: یا تو وہ علمیت اس سبب کے لیے شرط ہوگی یا شرط نہیں ہوگی۔ اگر شرط ہے، پھر جب علمیت ختم کریں گے تو علمیت تو آپ نے ختم کر دی اور علمیت دوسرے سبب کے لیے شرط تھی، تو شرط جب ختم تو مشروط بھی ختم۔ تو اب وہ اسم منصرف ہوا اور اس میں ایک بھی سبب نہیں ہے غیر انصراف کا۔ علمیت آپ نے ختم کی اور دوسرا سبب علمیت کے ختم ہونے کی وجہ سے ختم ہو گیا۔ اور اگر علمیت شرط نہیں تھی، ویسے جمع ہو رہی تھی، جیسے کہ عدل اور وزن فعل کے ساتھ جمع ہوتی ہے، تو جب آپ علمیت کو ختم کریں گے تو عدل یا وزن فعل ابھی بھی باقی ہے، تو اب وہ اسم منصرف بن جائے گا لیکن ابھی بھی اس میں ایک سبب غیر انصراف کا موجود ہے۔
اور پھر یہاں پر عبارت آئی تھی کہ: لِمَا تَبَيَّنَ مِنْ أَنَّهَا لَا تُجَامِعُ مُؤَثِّرَةً إِلَّا مَا هِيَ شَرْطٌ فِيهِ إِلَّا الْعَدْلَ وَوَزْنَ الْفِعْلِ۔ یہاں اشکال ہوا کہ یہاں تو دو استثنا کیے گئے ہیں ایک ہی مستثنیٰ منہ سے، اور ایک مستثنیٰ منہ سے ایک استثنا ہو سکتا ہے، ایک سے زیادہ استثنا نہیں ہو سکتے۔ ہاں، درمیان میں اگر حرف عطف لے آتے پھر تو چاہے دس استثنا آپ کر لیں، کیونکہ وہ سارے پھر معطوف بن جاتے ہیں۔ جیسے میں نے بتلایا تھا کہ فعل کے لیے ایک ہی فاعل آتا ہے، ایک سے زیادہ نہیں آ سکتا، لیکن عطف کے ذریعے آپ چاہے دس بنا لیں۔ جَاءَنِي زَيْدٌ وَعَمْرٌو وَبَكْرٌ وَخَالِدٌ۔ تو یہ سارے زید پر عطف ہیں، تو یہ معطوف ہیں اور معطوف کا وہی حکم ہوتا ہے جو معطوف علیہ کا۔ تو یہاں پر بھی اگر یوں عبارت ہوتی نا وَإِلَّا الْعَدْلَ وَوَزْنَ الْفِعْلِ، پھر تو کوئی اشکال نہیں تھا، اس کا عطف ہو جاتا ماقبل میں جو إِلَّا آیا تھا۔ لیکن یہاں تو حرف عطف نہیں تو ایک ہی مستثنیٰ منہ سے دو استثنا بن رہے ہیں۔
تو جواب میں نے بتلایا تھا کہ یہ جو دوسرا استثنا ہے، یہ مفہوم کلام سے ہے، یعنی وہ جو باقی بچ گیا تھا پہلے استثنا کے بعد، یہ اس سے استثنا ہے۔ اور پہلے میں کیا ذکر تھا؟ إِلَّا مَا هِيَ شَرْطٌ فِيهِ، جن کے اندر علمیت شرط ہے۔ تو جن میں علمیت شرط نہیں وہ باقی رہ گئے تھے، تو ان سے استثنا کر لیا کہ جن میں علمیت شرط نہیں ان کے ساتھ علمیت جمع نہیں ہوتی، إِلَّا الْعَدْلَ وَوَزْنَ الْفِعْلِ، مگر عدل اور وزن فعل۔ صرف یہ دو ہیں جو بغیر شرط کے علمیت کے ساتھ جمع ہوتے ہیں بھئی۔
پھر اس پر اشکال ہوا کہ آپ نے ہمیں ضابطہ کیا بتلایا کہ جن اسباب منع صرف کے ساتھ علمیت مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے، تو جب اس میں سے علمیت کو ختم کریں گے تو وہ منصرف ہو جائے گا، ہمیں آپ کی یہ بات تسلیم نہیں۔ ہو سکتا ہے علمیت ختم کر دیں وہ پھر بھی غیر منصرف رہے۔ مثلاً اس میں یہ عدل اور وزن فعل دونوں اکٹھے ہو جائیں۔ علمیت بھی ہو گئی، عدل بھی ہو گیا اور وزن فعل بھی۔ اب جب آپ نے علمیت ختم کر دی تو عدل اور وزن فعل تو ابھی بھی باقی ہیں، دو سبب تو ابھی بھی باقی ہیں، تو وہ لفظ پھر بھی کیا رہے گا؟ غیر منصرف رہے گا، حالانکہ آپ نے ہمیں کیا بتایا: علمیت ختم کرو گے تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف۔ تو اس کا بھی جواب دیا تھا کہ وَهُمَا مُتَضَادَّانِ، کہ یہ عدل اور وزن فعل دونوں آپس میں متضاد ہیں، یہ دونوں اکٹھے ہوتے ہی نہیں ہیں۔ عدل کے اوزان الگ ہیں اور وزن فعل جو منع صرف کے اندر معتبر ہیں وہ الگ ہیں، جب دونوں وزن الگ الگ ہیں تو ایک وقت میں ایک وزن آ سکتا ہے اسم کے اندر، دونوں وزن اکٹھے نہیں ہو سکتے۔
اور پھر اس کے بعد بڑی طویل بحث ہم نے کی تھی، یہ جو عبارت آئی: فَلَا يَكُونُ مَعَهَا إِلَّا أَحَدُهُمَا۔ میں نے بتلایا تھا کہ مَعَهَا کی هَا ضمیر کس کو راجع؟ علمیت کو راجع۔ کہ علمیت کے ساتھ نہیں ہو سکتا إِلَّا أَحَدُهُمَا مگر ان دونوں میں سے ایک، یعنی دونوں اکٹھے علمیت کے ساتھ نہیں آ سکتے۔
میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ مستثنیٰ مفرغ ہے۔ یہ أَحَدُهُمَا کیا ہے؟ مستثنیٰ مفرغ۔ مستثنیٰ مفرغ کسے کہتے ہیں؟ کہ کلام غیر موجب ہو، کلام غیر موجب ہو اور مستثنیٰ منہ عبارت کے اندر ذکر نہ ہو۔ اور کلام غیر موجب کسے کہتے تھے؟ جس میں نفی، نہی یا استفہام ہو۔ اور یہاں پر بھی فَلَا يَكُونُ دیکھو نفی ہے، تو یہ کلام غیر موجب ہوا۔ اور نیز مستثنیٰ منہ مذکور نہ ہو، اور فَلَا يَكُونُ مَعَهَا إِلَّا أَحَدُهُمَا یہاں إِلَّا سے پہلے کوئی مستثنیٰ منہ مذکور نہیں ہے۔ اس کو کیا کہتے ہیں؟ مستثنیٰ مفرغ۔ کلام کون سا ہو؟ غیر موجب اور مستثنیٰ منہ مذکور نہ ہو۔ اور اس میں پھر یاد رکھو، یہ جو مستثنیٰ ہے نا مستثنیٰ، اس پر اعراب عَلَى حَسَبِ الْعَوَامِلِ آتا ہے، عوامل کے مطابق۔ تو فَلَا يَكُونُ، میں نے بتلایا تھا یہ جو يَكُونُ ہے یہ تامہ ہے۔ اس کی تفسیر صاحب جامی نے کس کے ساتھ کی؟ أَيْ لَا يُوجَدُ شَيْءٌ۔ اور لَا يُوجَدُ کے ساتھ کانہ تامہ کی تفسیر کی جاتی ہے۔ کس کی؟ کانہ تامہ۔ میں نے بتلایا تھا ایک کانہ تامہ ہے ایک کانہ ناقصہ۔ کانہ ناقصہ وہ ہے جس کے لیے اسم کے ساتھ ساتھ ایک خبر بھی چاہیے بھئی۔ اور کانہ تامہ جو صرف فاعل پر بات پوری ہو جائے، وہ کسی خبر کا محتاج نہیں۔ تو لَا يُوجَدُ کے ساتھ کانہ تامہ کی تفسیر کی جاتی ہے۔ تو لَا يُوجَدُ سے بتلا دیا یہ لَا يَكُونُ تامہ ہے بھئی۔
تو اب اس کے لیے فاعل چاہیے تھا اور وہ مستثنیٰ منہ بنتا، لیکن مستثنیٰ منہ تو محذوف ہے، تو یہ أَحَدُهُمَا فَلَا يَكُونُ کے لیے فاعل بن گیا۔ فَلَا يَكُونُ کے لیے أَحَدُهُمَا کو کیا بنائیں گے؟ فاعل۔ جب أَحَدُهُمَا اس کا فاعل موجود ہے، تو فَلَا يَكُونُ کے اندر کوئی ضمیر نہیں۔ تو مستثنیٰ منہ محذوف ہے اور یہ مستثنیٰ مفرغ ہے۔ مفرغ اس کو کیوں کہتے ہیں؟ میں نے وجہ بھی ذکر کی تھی کیونکہ اس کے اندر عامل کو فارغ کیا گیا ہے مستثنیٰ کے لیے۔ عامل نے عمل کس میں کرنا تھا؟ مستثنیٰ منہ میں، لیکن مستثنیٰ منہ محذوف ہے، تو عامل گویا اب اس کو مفرغ کر دیا گیا، فارغ کر دیا گیا کہ کس میں عمل کر سکے؟ مستثنیٰ میں۔ تو یہ یوں کہو، یہ مُفَرَّغٌ لَهُ ہے أَيْ لِلْمُسْتَثْنَى، اس کا عامل وہ مُفَرَّغٌ لِلْمُسْتَثْنَى ہے۔ تو وہ عمل کر رہا ہے اور أَحَدُهُمَا اس کا فاعل ہے۔
مستثنیٰ مفرغ میں میں نے بتایا تھا کہ مستثنیٰ منہ جو ہوتا ہے وہ محذوف ہوتا ہے اور اس کو عام نکالتے ہیں۔ کیسا نکالتے ہیں؟ کہ اس میں عموم ہونا چاہیے، خصوص نہیں ہونا چاہیے۔ وجہ کیا؟ تاکہ استثنا صحیح ہو سکے۔ ایک ایسا لفظ نکالو جس میں عموم ہو، یعنی اس میں مستثنیٰ بھی داخل ہو اور پھر إِلَّا کے ذریعے اس کو نکال دیا جائے۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں: مَا جَاءَنِي إِلَّا زَيْدٌ۔ مَا جَاءَنِي إِلَّا زَيْدٌ۔ دیکھو مَا جَاءَ کے بعد کوئی مستثنیٰ منہ ذکر نہیں ہے۔ اور آگے إِلَّا کے بعد زید ذکر ہے، تو مستثنیٰ منہ محذوف ہے اور مَا جَاءَ کس کے اندر عمل کر رہا ہے؟ زَيْدٌ کے اندر، زَيْدٌ اس کے لیے فاعل ہے۔ تو یہ مستثنیٰ مفرغ ہے۔ دیکھو کلام بھی غیر موجب ہے مَا جَاءَنِي نفی بھی ہے، اور مستثنیٰ منہ مذکور بھی نہیں تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ مستثنیٰ مفرغ کہتے ہیں۔ تو مستثنیٰ منہ اس کے اندر محذوف ہے۔ اب مستثنیٰ منہ جو محذوف ہے اس کو عام نکالیں گے، تاکہ زید پہلے اس کے اندر داخل ہو اور پھر إِلَّا کے بعد زید کو اس سے نکال دیا جائے۔
تو یہاں مستثنیٰ منہ کو خاص نہیں نکال سکتے، کیونکہ اگر مستثنیٰ منہ خاص ہوگا تو زید تو اس کے اندر داخل ہی نہیں ہوگا، جب داخل نہیں تو اس کو نکالنے کا کیا معنی بھئی؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ مثلاً ہم خاص نکال لیتے ہیں، مثلاً عمر نکال لیتے ہیں، یہاں مستثنیٰ منہ کیا نکالتے ہیں؟ عمر نکالتے ہیں، اور عمر دیکھو خاص ہے، علم ہے، کسی ایک شخص پر صادق آ رہا ہے، اس میں کوئی عموم نہیں ہے، اس کے اندر خصوص ہی خصوص ہے۔ تو اصل جملہ کیا تھا؟ مَا جَاءَنِي إِلَّا زَيْدٌ۔ اور مستثنیٰ منہ یہاں پر محذوف، اب ہم وہ خاص نکالتے ہیں، مثلاً عمر نکال لیتے ہیں، تو کلام کیا بن گیا؟ مَا جَاءَنِي عَمْرٌو إِلَّا زَيْدًا۔ مَا جَاءَنِي عَمْرٌو، میرے پاس عمر نہیں آیا، إِلَّا زَيْدًا مگر زید۔ دیکھو، بھئی عمر تو ایک خاص ذات کا نام ہے بھئی، اس عمر کے اندر زید داخل ہے؟ عمر کا لفظ زید کو شامل ہے؟ جب زید کو شامل ہی نہیں ہے تو اس سے استثنا آپ کیسے کر سکتے ہیں زید کا؟ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو پہلے کیا تھا؟ مَا جَاءَنِي إِلَّا زَيْدٌ۔ اب کیا بنا؟ مَا جَاءَنِي عَمْرٌو إِلَّا زَيْدًا۔ تو آپ نے مستثنیٰ منہ خاص نکالا اور کلام پھر درست نہیں بنتا، کیونکہ عمر زید کو شامل ہی نہیں کہ آپ إِلَّا کے ذریعے پھر زید کو نکالیں۔ بلکہ جیسے میں نے پہلے مثال ذکر کی تھی: مَا جَاءَنِي الْقَوْمُ، میرے پاس وہ لوگ نہیں آئے، إِلَّا زَيْدًا مگر زید۔ دیکھا ان لوگوں میں زید بھی شامل تھا، پھر إِلَّا کے ذریعے میں نے کیا کر دیا؟ زید کو اس حکم سے نکال دیا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو معلوم ہوا مستثنیٰ مفرغ میں جو مستثنیٰ منہ نکالتے ہیں وہ عام نکالتے ہیں، تاکہ وہ مستثنیٰ کو بھی شامل ہو، پھر آگے إِلَّا کے ذریعے مستثنیٰ کو اس سے کیا کر دیتے ہیں؟ نکال دیتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو لہٰذا صاحب جامی نے بھی یہاں پر لَا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَلَا يَكُونُ کی تفسیر کیا کی؟ لَا يُوجَدُ شَيْءٌ۔ دیکھو شَيْءٌ نکالا اور شَيْءٌ میں تو سب سے زیادہ عموم ہے۔ شَيْءٌ کا لفظ تو أَنْكَرُ النَّكِرَاتِ ہے، سب سے زیادہ تنکیر جو ہے لفظ شَيْءٌ کے اندر ہے۔ یہ جس چیز کا بھی وجود ہے اس پر لفظ شَيْءٌ صادق آتا ہے۔ تو صاحب جامی نے شَيْءٌ نکالا۔ لیکن اس شَيْءٌ سے دنیا کی ساری چیزیں یہاں مراد نہیں ہیں، کیونکہ علمیت کے ساتھ دنیا کی ساری چیزیں اکٹھی نہیں ہوتیں، یہ بحث چل رہی ہے اسباب منع صرف کی، اور علمیت کے ساتھ کیا جمع ہوتے ہیں؟ اسباب منع صرف۔ تو یہاں اس سے اسباب منع صرف مراد ہیں۔ کیا مراد ہیں؟ اس سے اسباب منع صرف مراد لیں گے۔
شَيْءٌ نکالا۔ شَيْءٌ یہاں عموم کے لیے ہے یا خصوص کے لیے؟ اگر عموم کے لیے لیں، تو معنی یہ ہوگا کہ تمام اسباب منع صرف جو ہیں، فَلَا يَكُونُ مَعَهَا، تمام اسباب منع صرف جو ہیں وہ جمع نہیں ہوتے مَعَهَا أَيْ مَعَ الْعَلَمِيَّةِ، علمیت کے ساتھ، إِلَّا الْعَدْلَ وَوَزْنَ الْفِعْلِ، مگر کیا عدل اور وزن فعل۔ یہ تو کلام ہی درست نہ رہا بھئی۔ علمیت کے ساتھ کیا یہ صرف عدل اور وزن فعل جمع ہوتے ہیں یا باقی چار جن میں شرط ہے وہ بھی جمع ہوتے ہیں؟ وہ بھی جمع ہوتے ہیں، تو لہٰذا یہاں عموم مراد نہیں لے سکتے، ورنہ کلام واقع کے مطابق نہیں رہے گا، کلام صحیح نہیں رہے گا۔ معلوم ہوا یہاں شَيْءٌ کو اپنے عموم پر باقی رکھنا بھی صحیح نہیں۔
اور خصوص مراد لیں، خصوص کی صورت میں پھر یا تو ایک صورت یہ ہے کہ عدل اور وزن فعل دونوں مراد لے لیں۔ کیا مراد لے لیں؟ دونوں مراد لے لیں۔ تو شَيْءٌ تو ہے مفرد اور عدل اور وزن فعل یہ تو دو ہو گئے، یہ تو تثنیہ ہو گیا، تو شَيْءٌ سے تثنیہ مراد نہیں لے سکتے۔ اس کا جواب یہ کہ بھئی دونوں کا مجموعہ مراد لے لیتے ہیں۔ کیا مراد لے لیتے ہیں؟ دونوں کا مجموعہ مراد لیتے ہیں، اور دونوں مل گئے تو مجموعہ بنا اور مجموعہ ایک ہی بنا یا کئی مجموعے بن گئے؟ ایک ہی مجموعہ۔ تو لہٰذا شَيْءٌ سے مجموعہ مراد لے لو۔ کیا مراد لے لو؟ مجموعہ مراد لے لو۔ تو شَيْءٌ سے عموم میں کیا مراد لیا؟ تمام اسباب منع صرف۔ اور خصوص کی صورت میں یا تو مجموعہ مراد لے لو یا دونوں میں سے ایک مراد لے لو۔ دونوں کا مجموعہ، یعنی عدل اور وزن فعل کا مجموعہ مراد لے لیں، یا أَحَدُهُمَا مراد لے لیں، یعنی یوں کہیں، شَيْءٌ سے یہاں عموم مراد نہیں لے سکتے، ورنہ تو کلام صحیح نہیں رہے گا، اور خصوص کی دو صورتیں ہیں: یا تو مَجْمُوعُهُمَا مراد لے لیں، ان دونوں کا مجموعہ، یا أَحَدُهُمَا مراد لے لیں، دونوں میں سے ایک۔ بہرحال ایک وقت میں ایک مراد لیں گے، یا أَحَدُهُمَا مراد لیں گے یا مَجْمُوعُهُمَا مراد لیں گے۔ تو عبارت کیا بن جائے گی؟ فَلَا يَكُونُ مَعَهَا مَجْمُوعُهُمَا، پس نہیں جمع ہو سکتا علمیت کے ساتھ ان دونوں کا مجموعہ، یعنی دونوں اکٹھے جمع نہیں ہو سکتے، إِلَّا أَحَدُهُمَا مگر دونوں میں سے ایک۔ لیکن اس صورت میں پھر استثنا صحیح نہیں۔ اگر دونوں کا مجموعہ مراد لے لیں تو پھر أَحَدُهُمَا کا استثنا صحیح نہیں، کیونکہ ابھی میں نے بتلایا آپ کو کہ مستثنیٰ مفرغ کے اندر مستثنیٰ منہ جو نکالتے ہیں وہ عام نکالتے ہیں۔ کس لیے عام نکالتے ہیں؟ تاکہ یہ مستثنیٰ کو بھی شامل ہو اور مستثنیٰ کے علاوہ اور چیزوں کو بھی شامل ہو، تاکہ اس میں سے ہم مستثنیٰ کو نکال سکیں، کیا کر سکیں؟ تو خصوص کی پھر دو صورتیں ہیں: یا تو دونوں کا مجموعہ مراد لے لو یا أَحَدُهُمَا دونوں میں سے ایک مراد لے لو۔ اگر دونوں کا مجموعہ مراد لیں تو بھی صحیح نہیں، دونوں میں سے ایک مراد لیں تو بھی صحیح نہیں۔
تو بھی صحیح نہیں۔ وجہ یہ کہ دونوں کا جب مجموعہ مراد لیا، فَلَا يَكُونُ مَعَهَا، علمیت کے ساتھ نہیں ہو سکتا مَجْمُوعُهُمَا، ان دونوں کا مجموعہ، إِلَّا أَحَدُهُمَا، مگر دونوں میں سے ایک۔ بھئی جب دونوں کا مجموعہ ہے، تو اس کے اندر تو أَحَدُهُمَا شامل ہی نہیں ہے، کیونکہ مجموعے کا مطلب یہ ہے دونوں کو اکٹھا مراد لینا ہے، الگ الگ مراد نہیں لینا بھئی۔ جب دونوں کو اکٹھا ہی مراد لینا ہے، الگ الگ دونوں کو مراد نہیں لے سکتے، تو أَحَدُهُمَا شامل ہوا اس میں؟ مجموعے کا کیا معنی؟ مجموعے کا مطلب ہے مجموعہ ہی مراد لینا ہے، أَحَدُهُمَا مراد نہیں لینا، تو أَحَدُهُمَا تو اس کے اندر داخل ہی نہیں ہے، تو إِلَّا أَحَدُهُمَا کا کیا معنی؟ پھر استثنا ہی نہیں صحیح۔ مستثنیٰ منہ آپ نے کیا نکالا؟ مَجْمُوعُهُمَا۔ اور مَجْمُوعُهُمَا تو أَحَدُهُمَا کو شامل ہی نہیں ہے، مجموعے سے مجموعہ ہی مراد لینا ہے، دونوں الگ الگ مراد نہیں لینے۔ جب دونوں کا مجموعہ مراد لینا ہے، تو أَحَدُهُمَا کا استثنا اس سے صحیح نہیں، کیونکہ یہ مستثنیٰ منہ یہ تو مَجْمُوعُهُمَا کو شامل ہے، أَحَدُهُمَا کو تو شامل ہی نہیں۔ تو مجموعہ بھی مراد نہیں لے سکتے بھئی، کیونکہ اس صورت میں استثنا ہی صحیح نہیں بنتا۔ اور پھر خصوص کی دوسری صورت یہ ہے کہ أَحَدُهُمَا مراد لے لیں، کیا لے لیں؟ لیکن اس صورت میں پھر خرابی یہ لازم آتی ہے کہ مستثنیٰ منہ بھی أَحَدُهُمَا اور مستثنیٰ بھی أَحَدُهُمَا، تو اس صورت میں اِسْتِثْنَاءُ الشَّيْءِ عَنْ نَفْسِهِ لازم آتا ہے۔ ایک چیز کا استثنا اپنی ہی ذات سے کیا جا رہا ہے، اور یہ صحیح نہیں۔ مثلاً جیسے میں کہتا ہوں: مَا جَاءَنِي زَيْدٌ إِلَّا زَيْدًا، میرے پاس زید نہیں آیا مگر زید۔ بھئی یہ تو اجتماع نقیضین ہے۔ نفی بھی کس کی کی؟ زید کے آنے کی، اثبات بھی کس کا کیا؟ زید کے آنے کا۔ یہ تو اجتماع نقیضین ہے۔ تو اِسْتِثْنَاءُ الشَّيْءِ عَنْ نَفْسِهِ باطل ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو حاصل کلام کیا ہوا؟ کہ یہاں پر مستثنیٰ منہ جو ہے وہ شَيْءٌ نکالا صاحب جامی نے۔ اب اس شَيْءٌ کو اپنے عموم پر رکھیں گے یا اس سے خصوص مراد لیں گے؟ عموم بھی مراد نہیں لے سکتے اور خصوص بھی مراد نہیں لے سکتے۔ عموم اس لیے نہیں مراد لے سکتے کہ پھر اس صورت میں کلام کا معنی صحیح نہیں رہے گا، معنی یہ بن جائے گا کہ علمیت کے ساتھ عدل اور وزن فعل کے علاوہ اور کوئی بھی اکٹھے نہیں ہوتے، حالانکہ صرف عدل اور وزن فعل تو علمیت کے ساتھ جمع نہیں ہوتے، بلکہ چار اور بھی ہیں، یعنی کل چھ جمع ہوتے ہیں، چھ جمع ہوتے ہیں علمیت کے ساتھ۔ تو اگر شَيْءٌ کو اپنے عموم پر رکھیں تو پھر کلام واقع کے خلاف ہو جائے گا، صحیح نہیں رہے گا۔ اور خصوص بھی مراد نہیں لے سکتے، کیونکہ خصوص میں دو صورتیں ہیں: دو صورتیں ہیں، یا دونوں کا مجموعہ مراد لے لیں یا أَحَدُهُمَا مراد لے لیں۔ مجموعہ بھی مراد نہیں لے سکتے، اس لیے کیونکہ مجموعے کے اندر تو أَحَدُهُمَا شامل نہیں، مجموعہ بول کر مجموعہ مراد لینا ہے، یعنی دونوں ہی اکٹھے ہونے چاہئیں، دونوں میں سے الگ ایک ایک کو مراد لے ہی نہیں سکتے۔ مجموعے کا مطلب مجموعہ ہی مراد لینا ہے، تو یہ تو پھر أَحَدُهُمَا کو شامل ہی نہیں۔ تو مَجْمُوعُهُمَا کو مستثنیٰ منہ بنائیں اور أَحَدُهُمَا کو مستثنیٰ بنائیں، تو پھر تو مستثنیٰ جو ہے وہ مستثنیٰ منہ کے اندر داخل ہی نہیں، جب داخل ہی نہیں تو استثنا ہی صحیح نہیں رہتا۔ اور اگر خصوص کی دوسری صورت لے لیں کہ مستثنیٰ منہ أَحَدُهُمَا نکال لیں، تو پھر اس صورت میں تو اِسْتِثْنَاءُ الشَّيْءِ عَنْ نَفْسِهِ لازم آئے گا، اور اِسْتِثْنَاءُ الشَّيْءِ عَنْ نَفْسِهِ تو باطل ہے بھئی، یہ تو اجتماع نقیضین لازم آئے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو پھر اس صورت میں پھر کیا مراد لیں گے؟ میں نے بتلایا تھا کہ یہاں وہ امر مردد جو ہے بَيْنَ مَجْمُوعِهِمَا وَبَيْنَ أَحَدِهِمَا، وہ ہے مستثنیٰ منہ۔ اور اس کی عبارت پر اگر آپ غور کر لیں تو آپ کو خود ہی سمجھ میں آ جائے گا: فَلَا يَكُونُ مَعَهَا إِلَّا أَحَدُهُمَا فَقَطْ لَا مَجْمُوعُهُمَا۔ ذرا یہ فَقَطْ کو بھی نکال دیں۔ فَلَا يَكُونُ مَعَهَا، پس نہیں ہو سکتا علمیت کے ساتھ، إِلَّا أَحَدُهُمَا مگر دونوں میں سے ایک، لَا مَجْمُوعُهُمَا دونوں نہیں۔ دیکھو إِلَّا أَحَدُهُمَا کس کا اثبات کیا؟ أَحَدُهُمَا کا۔ لَا مَجْمُوعُهُمَا کس کی نفی کی؟ مجموعے کی نفی کی۔ تو یہاں مستثنیٰ منہ وہ امر مردد ہے بَيْنَ مَجْمُوعِهِمَا وَبَيْنَ أَحَدِهِمَا۔ مستثنیٰ منہ کیا ہے؟ وہ امر مردد ہے دو چیزوں کے درمیان، مَجْمُوعُهُمَا اور أَحَدُهُمَا۔ تو یہ جو امر مردد ہے ان دو چیزوں کے درمیان، وہ مستثنیٰ منہ ہے۔ اور اس میں تو مَجْمُوعُهُمَا بھی آ گیا اور اس میں تو أَحَدُهُمَا بھی آ گیا، تو اس کے اندر عموم ہے، پھر اس میں سے استثنا کس کا کر دیا؟ أَحَدُهُمَا کا استثنا کر دیا اور وہ استثنا صحیح ہے کیونکہ یہ اس کے اندر داخل تھا پہلے، اب اس کو نکال دیا گیا۔ تو مَجْمُوعُهُمَا اور أَحَدُهُمَا دونوں کی نفی کی اور پھر اس میں سے أَحَدُهُمَا کا استثنا کر کے اس کا اثبات کر دیا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اس کے بعد پھر اشکال کیا تھا بعض نے کہ بھئی آپ نے کہا کہ عدل اور وزن فعل کسی جگہ کلام عرب میں اکٹھے نہیں ہوتے، ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ علمیت، عدل اور وزن فعل دونوں کے ساتھ جمع ہے، جیسے إِصْمِت۔ همزہ، صاد، میم اور لمبی تا۔ إِصْمِت یہ ایک جنگل کا نام ہے۔ تو دیکھو إِصْمِت، إِفْعِلْ، اِضْرِبْ، دیکھو وزن فعل بھی ہے اور نیز اس میں عدل بھی ہے۔ علمیت بھی ہے کیونکہ یہ جنگل کا نام ہے، إِصْمِت وزن فعل بھی ہے اور عدل بھی ہے کیونکہ یہ صَمَتَ يَصْمُتُ سے ہے باب نصر سے، اور باب نصر سے امر جو ہے وہ اُنْصُرْ وزن پر، وہ اُفْعُلْ ضمتین کے ساتھ آتا ہے، اور یہ إِصْمِت یہ تو کسرتین کے ساتھ ہے، معلوم ہوا اس کے اندر عدل ہوا ہے۔ اصل میں تھا اُصْمُتْ اور پھر کیا بنا دیا گیا؟ إِصْمِت بنا دیا گیا۔ تو وزن فعل بھی ہے اور عدل بھی ہے، علمیت کے ساتھ جمع ہیں۔ تو اس کا جواب انہوں نے دیا تھا کہ بھئی کہ یہ إِصْمِت اصل میں اُصْمُتْ تھا، یہ بات یقینی نہیں ہے، اس لیے کیونکہ ہو سکتا ہے باب نصر اس کا مشہور ہو اور باب ضرب سے بھی یہ آیا ہو لیکن وہ مشہور نہ ہوا ہو، وہ مشہور نہ ہو۔ اور نیز کسی چیز کی اصل محقق پائی جائے، یہ عدل کا اعتبار کرنے کے لیے کافی نہیں۔ إِصْمِت کی اصل اُصْمُتْ پائی جائے، تو اس کی وجہ سے اب آپ کو اس میں عدل ماننا ہی پڑے یہ لازمی نہیں ہے، بلکہ عدل کا اعتبار کرنا پڑتا ہے جب غیر انصراف اس کا تقاضا کرے، اور کوئی سبب نہ ہو اور پھر آپ کو عدل کا اعتبار کرنا پڑتا ہے، جیسے عُمَر۔ عُمَر غیر منصرف استعمال ہوتا ہے اور اس میں ایک ہی سبب تھا، تو پھر مجبوراً اس میں عدل کا اعتبار کرنا پڑا کیونکہ غیر انصراف اس کا تقاضا کر رہا تھا۔ تو إِصْمِت میں ایسا نہیں ہے، اس کے اندر غیر انصراف وہ عدل کا تقاضا نہیں کر رہا، کیونکہ اس میں دو سبب پہلے ہی موجود ہیں: ایک تو اس کے اندر علمیت ہے اور دوسرا تانیث ہے، اس لیے کیونکہ یہ مَفَازَةٌ کی تاویل میں ہے، مَفَازَةٌ جنگل کو کہتے ہیں۔ مَفَازَةٌ کی تاویل میں ہے، جیسے میں نے بتلایا تھا شہروں اور ملکوں کے نام عربی میں مؤنث استعمال ہوتے ہیں۔ شہر ہو تو بَلْدَةٌ کی تاویل میں ہوتا ہے، دیکھو بَلْدَةٌ میں گول تا ہے، اور ملک ہو تو وہ بُقْعَةٌ کی تاویل میں ہوتا ہے، دیکھو بُقْعَةٌ کے اندر بھی گول تا ہے، بُقْعَةٌ کا معنی ہے زمین کا ٹکڑا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو إِصْمِت کے اندر تانیث بھی ہے کیونکہ یہ مَفَازَةٌ کی تاویل میں ہے، اور علمیت بھی ہے، جب دو سبب موجود ہیں تو عدل کا اعتبار کرنے کی کوئی حاجت نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
آئیے اب آج کا سبق دیکھیں بھئی۔ ثُمَّ إِنَّهُ أَشَارَ إِلَى اسْتِثْنَاءِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ عَنْ هٰذِهِ الْقَاعِدَةِ عَلَى قَوْلِ سِيبَوَيْهِ بِقَوْلِهِ وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ۔ بھئی پہلے صرف متن متن ذرا دیکھ لیں۔ کہتے ہیں: وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ فِي مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ اعْتِبَارًا لِلصِّفَةِ الْأَصْلِيَّةِ بَعْدَ التَّنْكِيرِ۔ وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ، اور مخالفت کی ہے امام سیبویہ نے امام اخفش کی فِي مِثْلِ أَحْمَرَ، أَحْمَر جیسے لفظوں میں، عَلَمًا اس حال میں کہ یہ علم ہو، إِذَا نُكِّرَ جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے۔ تو اس میں مخالفت کی ہے امام سیبویہ نے امام اخفش کی۔
بھئی تفصیل یاد رکھو۔ ابھی انہوں نے آپ کو ضابطہ بتلایا کہ وہ اسباب منع صرف جن کے ساتھ علمیت مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے، جب ان سے علمیت کو ختم کر دیا جائے، یعنی جب ان کو نکرہ بنا دیا جائے، تو پھر اس صورت میں وہ منصرف ہو جاتے ہیں، کیا ہو جاتے ہیں؟ منصرف ہو جاتے ہیں۔ لیکن کہتے ہیں امام سیبویہ أَحْمَر جیسے لفظوں میں اختلاف کرتے ہیں اور کیا فرماتے ہیں کہ أَحْمَر جیسے لفظ وہ تنکیر کے بعد بھی وہ غیر منصرف ہی رہیں گے۔ انہوں نے تو کیا کہا، ضابطہ کیا بیان کیا؟ کہ وہ اسباب منع صرف جن کے ساتھ علمیت مؤثر ہو کر جمع ہو جاتی ہے، جب ان کو نکرہ کر دیں تو وہ کیا بن جائیں گے؟ منصرف بن جائیں گے۔ توجہ ہے؟ جب ان کو نکرہ کر دیں تو وہ منصرف ہو جائیں گے، لیکن امام سیبویہ فرماتے ہیں کہ أَحْمَر جیسے الفاظ تنکیر کے بعد بھی غیر منصرف رہیں گے۔ یعنی علمیت تھی، علمیت ختم کر دیں، پھر بھی یہ غیر منصرف ہی رہیں گے۔
أَحْمَر جیسے لفظوں سے کیا مراد ہے؟ یاد رکھو، أَحْمَر جیسے لفظوں سے وہ اسم مراد ہیں جن میں علمیت سے پہلے وصفیت ظاہر تھی۔ یعنی علمیت سے پہلے وہ وصف تھے، اور وصف بھی کیسے تھے کہ ان کی وصفیت ظاہر تھی، خفی نہیں تھی۔ تو اب دیکھو أَحْمَر، ابھی علم نہیں بنایا، تو أَحْمَر پہلے بھی غیر منصرف ہے، ایک سبب کیا؟ وزن فعل، ایک سبب کیا؟ وصفیت، یہ وصف ہے بھئی۔ تو أَحْمَر غیر منصرف ہے، توجہ ہے؟ کون کون سے دو سبب؟ ایک وزن فعل، ایک وصفیت۔ پھر اس کے بعد اس کو کسی کا نام رکھ دیا گیا، علم بنا دیا۔ جب نام رکھا تو وصفیت چلی گئی، کیونکہ وصفیت اور علمیت دونوں متضاد ہیں، وصفیت اور علمیت دونوں جمع نہیں ہو سکتے، کیونکہ وصف دلالت کرتا ہے ذات مبہم پر اور علم دلالت کرتا ہے ذات معین پر۔ ضَارِبٌ کا معنی پٹائی کرنے والا، کوئی خاص شخص آپ کے ذہن میں آیا؟ نہیں، ضَارِب عمر بھی ہو سکتا ہے، بکر بھی، خالد بھی، یہ کسی کی بھی صفت بن سکتا ہے۔ لیکن جب میں نے کہا زید، دیکھو ایک خاص شخص آپ کے ذہن میں آ گیا، مثلاً آپ کے ایک ساتھی کا نام زید ہے۔ تو جو وصف ہوتا ہے یہ کس پر دلالت کرتا ہے؟ ذات مبہم پر، جیسے ضَارِب، مَضْرُوب وغیرہ یہ سب کیا ہیں؟ صفت ہیں۔ تو أَحْمَر بھی اسی طرح وصف تھا، أَحْمَر کا کیا معنی؟ سرخ۔ یہ أَفْعَلُ صفتی ہے، میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ أَفْعَلُ وزن یہ اسم تفضیل کے لیے بھی آتا ہے اور صفت مشبہ کے لیے بھی آتا ہے۔ اسم تفضیل: أَضْرَبُ، أَضْرَبُ کا کیا معنی؟ زیادہ پٹائی کرنے والا۔ لیکن یہی أَفْعَلُ وزن صفت مشبہ کے لیے بھی آتا ہے، جیسے أَحْمَرُ، أَبْيَضُ۔ تو أَحْمَرُ کا معنی زیادہ سرخ یا أَبْيَضُ کا معنی زیادہ سفید نہیں ہے، بلکہ أَحْمَرُ کا معنی ہے سرخ، کیونکہ یہ اسم تفضیل نہیں ہے، یہ صفت مشبہ ہے اور اس کو أَفْعَلُ صفتی کہتے ہیں، اس کو کیا کہتے ہیں؟ وہ جو أَفْعَلُ تھا پہلے وہ اسم تفضیل والا تھا اور یہ أَفْعَلُ کون سا ہے؟ أَفْعَلُ صفتی ہے، یہ صفت مشبہ ہے۔ تو أَحْمَرُ کا کیا معنی؟ سرخ، زیادہ سرخ اس کا معنی نہیں۔ اسی طرح أَبْيَضُ کا کیا معنی؟ سفید ہے، زیادہ سفید اس کا معنی نہیں۔
تو بات چل رہی تھی أَحْمَر کی کہ أَحْمَر جیسے الفاظ جن میں علمیت سے پہلے وصفیت ظاہر تھی، أَحْمَر علمیت سے پہلے بھی غیر منصرف تھا، کون سے دو سبب تھے؟ ایک وزن فعل تھا اور ایک وصفیت تھی۔ پھر اس کو علم بنا دیا گیا۔ اب وصفیت چلی گئی، کیونکہ وصفیت اور علمیت اکٹھے نہیں ہو سکتے، وصفیت دلالت کرتی ہے ذات مبہم پر اور علمیت دلالت کرتی ہے ذات معین پر۔ یا یوں کہو کیونکہ وصفیت میں عموم ہوتا ہے۔
اور علمیت میں خصوص ہوتا ہے۔ تو جب علم بنا دیا، اب بھی اَحْمَرُ کا لفظ غیر منصرف ہے۔ اب کون کون سے دو سبب ہیں؟ ایک وزن فعل ہے اور ایک علمیت ہے۔ پھر اس کو نکرہ بنا دیا گیا۔ جب اس کو نکرہ بنایا گیا، پوری ایک جماعت کا نام اَحْمَرُ رکھ دیا مثلاً، تو امام سیبویہ فرماتے ہیں اب بھی یہ غیر منصرف ہے۔ اب بھی یہ غیر منصرف ہے بھئی۔ اب کون سے دو سبب؟ تو فرماتے ہیں ایک سبب تو وزن فعل ہے اور دوسرا اس کے اندر وصفیت اصلیہ ہے، اصل میں یہ کیا تھا؟ وصف تھا۔ جب علم بنایا تھا، توجہ ہے؟ جب علم بنایا تھا، اس وقت وصفیت کا اعتبار نہیں کر سکتے تھے کیونکہ وصفیت اور علمیت میں تضاد ہے، یہ دونوں جمع نہیں ہو سکتے، لیکن جب علمیت ختم ہو گئی، اب مانع نہ رہا۔ جب مانع نہ رہا تو اب کس کا اعتبار کرنا پڑے گا؟ اس وصفیت اصلیہ کا اعتبار کرنا پڑے گا۔ وہ دراصل اس کو قیاس کرتے ہیں أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ پر۔
أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ، میں نے بتایا أَسْوَدُ عربی زبان میں ہر کالی چیز کے لیے وضع تھا، لیکن بعد میں یہ کالے رنگ کے سانپ کے ساتھ خاص ہو گیا۔ اب اس پر غلبہ اسمیت آ گیا۔ اب جب أَسْوَدُ کا لفظ بغیر قرینے کے بولا جائے تو اس سے وہ کالا سانپ مراد ہوتا ہے۔ وصفیت اس سے جا چکی ہے، لیکن پھر بھی أَسْوَدُ عربی میں غیر منصرف استعمال ہوتا ہے۔ وصفیت دیکھو جا چکی ہے، وصفیت زائل ہو چکی ہے، اب یہ اسم بن چکا ہے اس کالے رنگ کے سانپ کے لیے۔ لیکن زوال کے بعد بھی دیکھو وصفیت اصلیہ کا اعتبار کیا جا رہا ہے۔ تو ایک أَسْوَدُ کے اندر وزن فعل اور ایک وصفیت اصلیہ، لہٰذا یہ أَسْوَدُ کا لفظ غیر منصرف استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح أَرْقَمُ کا لفظ ہے۔ أَرْقَمُ کا لفظ عربی زبان میں ہر چتکبری چیز کے لیے وضع تھا، یعنی جس میں سفیدی اور سیاہی، یعنی سفید اور کالا رنگ دونوں ہوں، تو اس کو أَرْقَمُ کہتے تھے۔ پھر یہ ایک خاص چتکبرے سانپ کا نام بن گیا۔ اب دیکھو اس پر غلبہ اسمیت آ گیا، وصفیت ختم ہو گئی، وصفیت زائل ہو گئی، لیکن زائل ہو جانے کے باوجود وہ وصفیت معتبر ہے اور أَرْقَمُ کا لفظ عربی میں غیر منصرف استعمال ہوتا ہے۔ ایک وزن فعل ہے اور ایک وصفیت اصلیہ ہے۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی یہ ایک تو صورت یہ ہے کہ یہ أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ استعمال ہی صفت کے طور پر ہوں، پھر تو اس میں کوئی اشکال ہی نہیں ہے۔ بات یہ ہے کہ سانپوں کا نام بننے کے بعد بھی یہ غیر منصرف استعمال ہوتے ہیں۔ اس سانپ کے لیے بھی جب أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ کا لفظ بولتے ہیں تو غیر منصرف ہی بولتے ہیں۔ حالانکہ اب تو یہ اسم بن چکا ہے، اب تو وصف ہے ہی نہیں، تو وصفیت زائل ہو چکی ہے، لیکن پھر بھی اس وصفیت زائلہ کا اعتبار کیا جا رہا ہے۔ تو اسی طرح أَحْمَرُ کے اندر بھی جب اس کو علم بنایا گیا تو وصفیت زائل ہو گئی، لیکن جب علمیت ختم ہوئی اب مانع ختم ہو گیا۔ اب پھر اس وصفیت اصلیہ کا کیا کیا جائے گا؟ اعتبار کیا جائے گا، یہ امام سیبویہ فرماتے ہیں۔ لہٰذا جب أَحْمَرُ سے علمیت ختم کی، اب بھی یہ غیر منصرف ہے۔ ضابطہ تو کیا بتلایا تھا؟ کہ جس غیر منصرف میں علمیت مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے، جب اس سے علمیت ختم کرو گے تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف۔ لیکن امام سیبویہ کیا فرماتے ہیں؟ أَحْمَرَ جیسے لفظ، ان سے علمیت ختم کر دو، یہ پھر بھی غیر منصرف رہیں گے۔ وہ اس میں اعتبار کرتے ہیں وصفیت اصلیہ کا، اور وہ اس کو قیاس کرتے ہیں أَسْوَدُ اور أَرْقَمُ پر۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
جبکہ امام اخفش فرماتے ہیں کہ نہیں، وہ وصفیت جب ایک دفعہ چلی گئی، أَحْمَرُ پہلے وصف تھا، پھر کسی کا نام رکھ دیا، تو وصفیت چلی گئی۔ جب وصفیت چلی گئی، اب جب دوبارہ اس أَحْمَرُ سے آپ علمیت ختم کریں گے، تو وہ وصفیت دوبارہ نہیں آئے گی۔ وہ ایک دفعہ ختم ہو چکی ہے۔ جب ختم ہو گئی تو بغیر کسی مقتضی کے اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔ کوئی چیز تقاضا ہی نہیں کر رہی کہ دوبارہ اس کا اعتبار کرو۔ کوئی مقتضی ہو جو تقاضا کرے کہ اس کا اعتبار کرو، پھر تو الگ بات ہے لیکن یہاں کوئی مقتضی نہیں ہے۔ لہٰذا وہ وصفیت جو ختم ہو چکی، اب اس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔ تو امام اخفش فرماتے ہیں کہ أَحْمَرَ جیسے لفظ جب ان کو بھی نکرہ بنائیں گے، تو یہ بھی منصرف ہو جائیں گے۔ تو امام اخفش کا قول قانون کے مطابق ہے اور امام سیبویہ کا قول اس جو پیچھے ضابطہ ذکر ہوا اس کے مخالف ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں: وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ، اور مخالفت کی ہے امام سیبویہ نے امام اخفش کی، فِي مِثْلِ أَحْمَرَ، أَحْمَرَ جیسے لفظوں میں۔ میں نے بتایا أَحْمَرَ سے کیا مراد ہے؟ وہ لفظ، أَحْمَرَ سے مراد وہ لفظ ہے جس کے اندر علمیت سے پہلے بھی دو سبب موجود تھے، علمیت سے پہلے بھی وہ غیر منصرف تھا، لیکن ان دو سببوں میں سے ایک سبب وصفیت تھی۔ ایک سبب کیا تھا؟ وصفیت تھی۔ توجہ ہے؟ پھر دہرائیں۔ أَحْمَرَ جیسے لفظوں سے کیا مراد ہے؟ جو وصفیت سے پہلے بھی غیر منصرف تھے اور علمیت کے وقت بھی غیر منصرف ہیں۔ اور علمیت سے پہلے جب یہ غیر منصرف تھا اس وقت ایک سبب وصف تھا، تاکہ جب علمیت آئے تو وہ وصف کیا ہو جائے؟ ختم ہو جائے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو أَحْمَرَ جیسے لفظوں سے کون سے لفظ مراد؟ جو علمیت سے پہلے بھی غیر منصرف تھے اور اس کے اندر دو سببوں میں سے ایک سبب کیا تھا؟ وصف تھا، باقی دوسرا جو بھی سبب ہو بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ، اور مخالفت کی ہے امام سیبویہ نے امام اخفش کی، فِي مِثْلِ أَحْمَرَ، أَحْمَرَ جیسے لفظوں میں، عَلَمًا، اس حال میں کہ یہ علم ہو، اس میں مخالفت کی ہے، کب؟ إِذَا نُكِّرَ، جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، اعْتِبَارًا لِلصِّفَةِ الْأَصْلِيَّةِ، بوجہ اعتبار کرنے صفت اصلیہ کا، یعنی صفت اصلیہ کا اعتبار کرنے کی وجہ سے، بَعْدَ التَّنْكِيرِ، نکرہ بنانے کے بعد۔ امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے امام اخفش کی أَحْمَرَ جیسے لفظوں میں۔ کیوں مخالفت کی ہے؟ اعْتِبَارًا لِلصِّفَةِ الْأَصْلِيَّةِ، صفت اصلیہ کا اعتبار کرنے کی وجہ سے، صفت اصلیہ کا اعتبار کرنے کی وجہ سے، کب؟ بَعْدَ التَّنْكِيرِ، نکرہ بنانے کے بعد۔ امام سیبویہ اس جیسے لفظوں کو نکرہ بنانے کے بعد بھی صفت اصلیہ کا اعتبار کرتے ہیں، اس لیے انہوں نے مخالفت کی ہے کس کی؟ امام اخفش کی۔
یاد رکھو بھئی، یہ امام سیبویہ اور امام اخفش، امام سیبویہ اور امام اخفش، امام سیبویہ ہیں استاذ اور امام اخفش ہیں ان کے شاگرد۔ اور صاحب کافیہ کیا فرما رہے ہیں؟ امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے کس کی؟ امام اخفش کی۔ تو مخالفت کی نسبت کر دی امام سیبویہ کی طرف کہ انہوں نے مخالفت کی ہے، حالانکہ امام سیبویہ استاذ ہیں بھئی۔ یہ پسندیدہ نہیں ہے کہ استاذ کی طرف مخالفت کی نسبت کی جائے، بلکہ مخالفت کی نسبت شاگرد کی طرف کرنی چاہیے تھی کہ استاذ تو یوں فرماتے ہیں اور شاگرد نے اپنے استاذ کی مخالفت کی ہے۔ لیکن صاحب کافیہ بھئی، انہوں نے مخالفت کی نسبت امام سیبویہ کی طرف اس لیے کی کیونکہ پیچھے جو ضابطہ ذکر کیا تھا، امام اخفش کی بات ضابطے کے مطابق ہے اور امام سیبویہ کی بات اس ضابطے کے خلاف ہے، اس لیے مخالفت کی نسبت کس کی طرف کر دی؟ امام سیبویہ کی طرف، تاکہ پڑھنے والے کو پتا چل جائے کہ امام اخفش کی بات ضابطے کے مطابق ہے اور امام سیبویہ کی بات ضابطے کے مخالف ہے۔ تو مخالفت کی نسبت امام سیبویہ کی طرف کر دی۔ اگر نسبت امام اخفش کی طرف کرتے تو پھر اس نکتے کی طرف اشارہ نہ ہوتا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کیوں مخالفت کی نسبت امام سیبویہ کی طرف کی؟ کیونکہ امام اخفش کی بات جو پیچھے ضابطہ تھا اس کے مطابق تھی، تو اس کو اصل قرار دے دیا اور بتلایا کہ امام اخفش کا قول تو اس کے مطابق ہے، البتہ امام سیبویہ نے اس کی مخالفت کی ہے بھئی۔
دیکھیے بھئی اب شرح کے ساتھ سارا۔ کہتے ہیں: ثُمَّ إِنَّهُ أَشَارَ إِلَى اسْتِثْنَاءِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ، پھر صاحب کافیہ نے اشارہ کیا إِلَى اسْتِثْنَاءِ مِثْلِ أَحْمَرَ۔ بھئی ادھر دیکھیے۔ امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے امام اخفش کی أَحْمَرَ جیسے لفظوں کے اندر مخالفت کی ہے۔ معلوم ہوا باقی لفظ جو ہیں ان میں تو کوئی اختلاف نہیں، وہ تو سارے جب ان سے علمیت ختم کریں گے وہ منصرف بن جائیں گے، لیکن أَحْمَرَ جیسے لفظوں میں امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے، تو گویا أَحْمَرَ جیسے الفاظ اس ضابطے سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ ان سے جب علمیت کو ختم کریں گے تو امام سیبویہ کے نزدیک وہ منصرف نہیں بنیں گے۔ تو معلوم ہوا أَحْمَرَ جیسے لفظ جب وہ علم ہوں تو ان کا استثنا ہے اس ضابطے سے، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں: ثُمَّ إِنَّهُ أَشَارَ إِلَى اسْتِثْنَاءِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ، پھر صاحب کافیہ نے اشارہ کیا أَحْمَرَ جیسے لفظ، اس حال میں کہ جب یہ علم ہوں، ان کے استثنا کی طرف، صاحب کافیہ نے اشارہ کیا أَحْمَرَ جیسے الفاظ جب وہ علم ہوں ان کے استثنا کی طرف، إِذَا نُكِّرَ، جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، اشارہ کیا اس کے استثنا کی طرف، عَنْ هٰذِهِ الْقَاعِدَةِ، اس قاعدے سے، کہ اس قاعدے سے أَحْمَرَ جیسے الفاظ کا استثنا ہے، عَلَى قَوْلِ سِيبَوَيْهِ، امام سیبویہ کے قول پر، بِقَوْلِهِ، اپنے اس قول کے ساتھ۔
پھر دیکھو، ترجمہ سنو بھئی۔ بھئی دیکھو استثنا ہے أَحْمَرَ جیسے لفظوں کا اس قاعدے سے کس کے قول پر؟ امام سیبویہ کے قول پر استثنا ہے، امام اخفش کے قول پر استثنا نہیں ہے۔ دیکھو ترجمہ پھر سنو۔ کہتے ہیں: ثُمَّ إِنَّهُ أَشَارَ، پھر صاحب کافیہ نے اشارہ کیا، إِلَى اسْتِثْنَاءِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ، کہ أَحْمَرَ جیسے الفاظ جب وہ علم ہوں، جب ان کو نکرہ بنا دیا جائے، تو ان کا استثنا ہے، عَنْ هٰذِهِ الْقَاعِدَةِ، اس قاعدے سے، اس قانون سے، عَلَى قَوْلِ سِيبَوَيْهِ، امام سیبویہ کے قول پر۔ تو اس کے استثنا کی طرف اشارہ کیا، بِقَوْلِهِ، اپنے اس قول کے ساتھ: وَخَالَفَ سِيبَوَيْهِ الْأَخْفَشَ، اور مخالفت کی ہے امام سیبویہ نے امام اخفش کی۔
بھئی دیکھیے سِيبَوَيْهِ، میں پہلے بھی بیان کر چکا، یہ مرکب صوتی ہے، صوت صاد سے ہے، یہ سِيبَوَيْهِ۔ یہ دوسرا جز جو وَيْهِ ہے نا، یہ صوت ہے، آواز ہے، اس کا کوئی معنی نہیں، اور سِيبَ یہ فارسی لفظ ہے جس کا معنی ہے سیب بھئی، سیب۔ تو ان کو امام سیبویہ کیوں کہتے ہیں؟ مختلف وجوہات علما نے لکھی ہیں: بعض کہتے ہیں ان کی والدہ نے ان کا نام رکھا تھا سیبویہ۔ بعض کہتے ہیں چونکہ یہ بہت ذہین تھے اس لیے لوگوں نے ان کو کیا کہا؟ سیبویہ۔ سِيبَوَيْهِ یعنی یوں معنی یعنی سیب کی خوشبو۔ جیسے سیب پھلوں میں اعلیٰ ہے، اسی طرح یہ بھی بہت ذہین ہیں، تو اس لیے ان کو سیبویہ کہتے تھے بھئی۔ سِيبَوَيْهِ یہ مرکب بنائی ہے بھئی۔ سِيبَ پہلا جز مبنی علی الفتح ہے اور وَيْهِ دوسرا جز مبنی علی الکسر ہے، تو یہ محلاً مرفوع ہے، فاعل ہے خَالَفَ کا۔ اور الْأَخْفَشَ یہ مفعول بہ ہے، اور الْمَشْهُورَ یہ صفت ہے امام اخفش کی۔ الْأَخْفَشَ الْمَشْهُورَ، اور الْأَخْفَشَ یہ منصوب ہے، مفعول بہ ہے، تو اس کی صفت الْمَشْهُورَ وہ بھی کیا ہوگی؟ منصوب ہوگی۔
یاد رکھو یہ اخفش نام کے تین نحوی حضرات گزرے ہیں: ایک امام سیبویہ کے استاذ ہیں، ان کا نام بھی اخفش۔ ایک امام سیبویہ کے زمانے میں تھے، ان کا نام بھی اخفش۔ اور ایک امام سیبویہ کے شاگرد ہیں، ان کا نام بھی اخفش۔ امام سیبویہ کے استاذ کا نام بھی اخفش، امام سیبویہ کے زمانے ہی میں ایک اور نحوی تھے ان کا نام بھی اخفش، اور امام سیبویہ کے شاگرد بھی اخفش۔ اور ان تین اخافش میں سے جو امام سیبویہ کے شاگرد ہیں، یہ مشہور ہیں۔ یہ کیا ہیں؟ یہ مشہور ہیں، یہ بڑے نحوی ہیں بھئی، زیادہ مشہور ہیں۔ اسی لیے کہا: اَلْأَخْفَشُ الْمَشْهُورُ، وہ امام اخفش جو کہ مشہور ہیں۔ هُوَ أَبُو الْحَسَنِ تِلْمِيذُ سِيبَوَيْهِ، یہ ابو الحسن ہیں، یعنی ان کی کنیت ابو الحسن ہے، تِلْمِيذُ سِيبَوَيْهِ، یہ شاگرد ہیں امام سیبویہ کے۔
کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ، اب وجہ ذکر کرنے لگے ہیں کہ بھئی مخالفت کی نسبت استاذ کی طرف کیوں کی؟ یہ تو پسندیدہ نہیں، کس کی طرف کرنی چاہیے تھی؟ شاگرد کی طرف۔ کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ قَوْلُ التِّلْمِيْذِ أَظْهَرَ، اور جب شاگرد کا جو قول تھا وہ زیادہ ظاہر تھا، مَعَ مُوَافَقَتِهِ لِمَا ذَكَرَهُ مِنَ الْقَاعِدَةِ، ساتھ اس کے کہ اس کی موافقت بھی تھی، شاگرد کا جو قول تھا وہ موافق تھا، لِمَا ذَكَرَهُ، اس چیز کے جس کو مصنف نے ذکر کر دیا، امام اخفش کا قول اس چیز کے موافق تھا جس کو مصنف نے ذکر کیا۔ بھئی وہ کیا چیز تھی؟ مِنَ بیان ہے، مِنَ الْقَاعِدَةِ، یعنی کہ وہ قانون، امام اخفش کا قول اس ضابطے اور قانون کے مطابق تھا۔ جَعَلَهُ أَصْلًا، تو امام اخفش کے قول کو اصل قرار دیا۔ وَأَسْنَدَ الْمُخَالَفَةَ إِلَى الْأُسْتَاذِ، اور مخالفت کی نسبت کر دی استاذ کی طرف، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ مُسْتَحْسَنٍ، اگرچہ یہ پسندیدہ نہیں، تَنْبِيهًا عَلَى ذٰلِكَ، اس بات پر تنبیہ کرنے کے لیے، اس بات پر تنبیہ کرنے کے لیے کہ شاگرد کا قول اس ضابطے اور قانون کے مطابق ہے بھئی۔ تو امام سیبویہ نے مخالفت کی ہے امام اخفش کی، فِي انْصِرَافِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا، کس چیز میں؟ فِي انْصِرَافِ مِثْلِ أَحْمَرَ، أَحْمَرَ جیسے لفظوں کے منصرف ہونے میں، عَلَمًا، اس حال میں کہ یہ کیا ہو؟ علم ہو، اس میں مخالفت کی ہے، إِذَا نُكِّرَ، جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے۔ کس چیز میں مخالفت کی ہے؟ أَحْمَرَ جیسے لفظوں کے منصرف ہونے میں مخالفت کی ہے، اسی لیے فِي کے بعد انْصِرَافِ کا لفظ صاحب جامی نے نکالا۔ فِي انْصِرَافِ مِثْلِ أَحْمَرَ عَلَمًا إِذَا نُكِّرَ، امام سیبویہ نے امام اخفش کی مخالفت کی ہے أَحْمَرَ جیسے لفظوں کے منصرف ہونے میں جب وہ علم ہوں، إِذَا نُكِّرَ، جب ان کو نکرہ بنا دیا جائے۔
وَالْمُرَادُ بِمِثْلِ أَحْمَرَ۔ جی اب مراد بیان کرنے لگے ہیں کہ مِثْلِ أَحْمَرَ سے کیا مراد ہے؟ میں نے بتلایا، بتائیے مِثْلِ أَحْمَرَ سے کون سے لفظ مراد ہیں؟ جو علمیت سے پہلے بھی غیر منصرف تھے اور ان میں دو سبب کون سے ہوں؟ ایک وصف ہونا چاہیے، دوسرا کوئی بھی سبب ہو بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَالْمُرَادُ بِمِثْلِ أَحْمَرَ، اور أَحْمَرَ جیسے لفظوں سے مراد، مَا كَانَ مَعْنَى الْوَصْفِيَّةِ فِيهِ قَبْلَ الْعَلَمِيَّةِ ظَاهِرًا، وہ اسم ہیں جن کے اندر وصفیت کا معنی قَبْلَ الْعَلَمِيَّةِ علمیت سے پہلے ہی ظَاهِرًا ظاہر تھا، غَيْرَ خَفِيٍّ، خفی نہیں۔ یعنی وہ، وہ جس میں علمیت سے پہلے وصفیت کا معنی ظاہر ہو، خفی نہ ہو، وہ مراد ہیں۔ معلوم ہوا أَحْمَرَ سے أَحْمَرَ کا وزن نہیں مراد، بلکہ وہ اسم مراد ہے جو قبل العلمیت غیر منصرف ہو اور اس میں دو سبب پائے جائیں۔ توجہ ہے؟ لہٰذا سَكْرَانُ اس کے اندر داخل ہو گیا۔ آپ نے پڑھا تھا، سَكْرَانُ کسے کہتے ہیں؟ مدہوش، جو نشے میں مدہوش ہو، اور اس کی مؤنث کیا آتی ہے؟ سَكْرَى، اور یہ بالاتفاق غیر منصرف ہے۔ تو سَكْرَانُ قبل العلمیت ہی غیر منصرف ہے، کون کون سے دو سبب ہیں؟ ایک الف نون مزیدتان ہیں اور دوسرا سبب وصفیت ہے، دیکھا، تو یہ بھی اس کے اندر داخل ہو گیا، حالانکہ سَكْرَانُ کا وزن تو وہ أَفْعَلُ نہیں ہے۔ معلوم ہوا أَفْعَلُ وزن بھی نہیں مراد اور أَفْعَلُ صفتی بھی مراد نہیں ہے، بلکہ ہر وہ لفظ مراد ہے جس میں قبل العلمیت ہی دو سبب ہوں اور ان دو سببوں میں سے ایک وصفیت ہو، اور وہ وصفیت بھی ظاہر ہونی چاہیے، خفی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ظاہر ہو، خفی نہ ہو۔
تو کہتے ہیں: فَيَدْخُلُ فِيهِ السَّكْرَانُ، تو اس کے اندر سَكْرَانُ بھی داخل ہو گیا، وَأَمْثَالُهُ، اور اس جیسے اور لفظ بھی داخل ہو گئے۔ وَيَخْرُجُ عَنْهُ أَفْعَلُ التَّأْكِيدِ نَحْوُ أَجْمَعَ، اور اس سے أَفْعَلُ التَّأْكِيدِ نکل گیا۔ أَفْعَلُ، ایک أَفْعَلُ تاکید کے لیے آتا ہے بھئی، جیسے أَجْمَعُ، أَجْمَعُ۔ یاد رکھو، أَجْمَعُ جو ہے اصل وضع میں جمعیت کے لیے وضع تھا۔ دیکھو أَجْمَعُ لفظ سے ہی پتا چل رہا ہے، جمعیت کا۔ تو اصل وضع میں یہ وصف تھا، لیکن پھر اس کو تاکید کے لیے استعمال کرنے لگے، اب یہ صرف تاکید کے لیے استعمال ہوتا ہے، وصفیت کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔ تو جب تاکید کے لیے آیا تو معلوم ہوا اس میں وصفیت نہیں ہے، وصفیت اصلیہ تو ہے لیکن استعمال کس میں ہو رہا ہے؟ بھئی تاکید الگ ہے نا، آپ توابع کا بیان نحو کے اندر پڑھتے ہیں، توابع میں کیا کیا ہے؟ صفت ہوتی ہے اور تاکید ہے اور بدل وغیرہ ہیں۔ تو دیکھو صفت اور تاکید کو الگ الگ شمار کرتے ہیں، صفت اور چیز ہے، تاکید اور چیز ہے۔ تو أَجْمَعُ کا لفظ وضع تھا وصفیت کے لیے، لیکن پھر کس لیے استعمال ہونے لگا؟ تاکید کے لیے۔ دیکھو أَجْمَعُ کا لفظ قبل العلمی، توجہ ہے؟ أَجْمَعُ کا لفظ قبل العلمیت بھی غیر منصرف اور علمیت کے دوران بھی غیر منصرف، لیکن علمیت ختم کرو گے تو یہ منصرف بن جائے گا۔ علمیت سے پہلے کیا تھا؟ أَجْمَعُ، کون سے دو سبب؟ وزن فعل اور وصفیت اصلیہ۔ اب تو یہ تاکید کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اصل وضع میں کیا تھا؟ وصف، تو وصفیت بھی ہے اور وزن فعل۔ پھر یہ کسی کا نام رکھ دیا۔ اب کون کون سے دو سبب؟ اب علمیت ہے اور وزن فعل ہے، نام رکھ دیا۔ اب اس کو پھر کیا بنایا؟ نکرہ۔ اب یہ منصرف۔ کیوں منصرف؟ بھئی علمیت تو ختم ہو گئی، اب ایک تو اس میں وزن فعل ہے، وصفیت نہیں ہے۔ کیوں نہیں وصفیت؟ کیونکہ وصفیت علمیت سے پہلے بھی نہیں تھی، وہ بھی وصفیت اصلیہ کا ہم اعتبار کر رہے تھے ورنہ یہ خود تو تاکید کے لیے استعمال ہوتا ہے بھئی۔ تو علمیت سے پہلے بھی جو وصفیت تھی وہ بھی کون سی تھی؟ ظاہر نہیں تھی، وہ وصفیت اصلیہ تھی، یہ تو تاکید کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ معلوم ہوا أَجْمَعُ کا لفظ جو ہے یہ علمیت کے بعد کیا بن جائے گا؟ منصرف، کیونکہ علمیت سے پہلے اس کے اندر وصفیت ظاہر نہیں ہے، خفی ہے، وصفیت اصلیہ ہے، فی الحال نہیں ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے بھئی کتاب پر۔
کہتے ہیں: وَيَخْرُجُ عَنْهُ أَفْعَلُ التَّأْكِيدِ، اور اس سے تاکید والا أَفْعَلُ جو ہے وہ بھی نکل گیا، نَحْوُ أَجْمَعَ، جیسے أَجْمَعُ ہے، فَإِنَّهُ مُنْصَرِفٌ عِنْدَ التَّنْكِيرِ بِالِاتِّفَاقِ، اس لیے کیونکہ یہ تنکیر کے وقت بالاتفاق منصرف ہو جائے گا، لِضَعْفِ مَعْنَى الْوَصْفِيَّةِ فِيهِ قَبْلَ الْعَلَمِيَّةِ، اس لیے کیونکہ وصفیت کا معنی اس کے اندر ضعیف ہے قَبْلَ الْعَلَمِيَّةِ علم ہونے سے پہلے، لِكَوْنِهِ بِمَعْنَى كُلٍّ، کیونکہ یہ کس معنی میں تھا علمیت سے پہلے؟ كُلٌّ کے معنی میں تھا۔ صرف وصفیت اصلیہ کا اعتبار کیا تھا ورنہ خود تو یہ وصف نہیں تھا بھئی۔ بھئی دیکھو یہ أَجْمَعُ کا لفظ علمیت سے پہلے اس کے اندر وصفیت کمزور تھی، کیونکہ علمیت سے پہلے یہ وصف کے طور پر استعمال نہیں ہوتا تھا بلکہ تاکید کے لیے استعمال ہوتا تھا بمعنی كُلٌّ کے۔ جیسے مثلاً میں کہتا ہوں: اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ أَجْمَعَ۔ اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ أَجْمَعَ، کیا معنی؟ أَيْ اِشْتَرَيْتُ الْعَبْدَ كُلَّهُ، میں نے پورا غلام خرید لیا، سارا غلام خرید لیا۔ تو دیکھو یہاں پر جو أَجْمَعُ، الْعَبْدَ کی تاکید آیا، یہ کس معنی میں ہے؟ كُلٌّ کے معنی میں ہے۔ تو علمیت سے پہلے أَجْمَعُ کا لفظ، اس میں وصفیت کا معنی ظاہر نہیں تھا بلکہ وہ کس معنی کے لیے استعمال ہو رہا تھا؟ تاکید کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور بمعنی كُلٌّ تھا بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔ یہ معنی ہے لِضَعْفِ مَعْنَى الْوَصْفِيَّةِ فِيهِ قَبْلَ الْعَلَمِيَّةِ، بوجہ وصفیت کا معنی اس کے اندر کمزور ہونے کے قَبْلَ الْعَلَمِيَّةِ علمیت سے پہلے، لِكَوْنِهِ بِمَعْنَى كُلٍّ، اس وجہ سے کہ یہ كُلٌّ کے معنی میں تھا یعنی علمیت سے پہلے۔
وَكَذٰلِكَ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ الْمُجَرَّدُ عَنْ مِّنِ التَّفْضِيلِيَّةِ، اور اسی طرح وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ، اَلْمُجَرَّدُ، مجرد صفت ہے أَفْعَلُ کی، أَفْعَلُ مضاف التَّفْضِيلِ مضاف الیہ، اَلْمُجَرَّدُ یہ أَفْعَلُ کی صفت ہے اور وہ مرفوع ہے تو اَلْمُجَرَّدُ بھی مرفوع ہے، عَنْ مِّنِ التَّفْضِيلِيَّةِ، یہ مِّنْ، مِّنْ سے لفظ مِّنْ مراد ہے اور التَّفْضِيلِيَّةِ اس کی صفت ہے، وہ جو عبارت کے اندر مِّنْ آتا ہے اس کا نام ہی کیا رکھ دیا مِّنْ، تو یہ علم ہے، لہٰذا اسی لیے اس کی صفت معرفہ التَّفْضِيلِيَّةِ لے کر آئے بھئی۔ مِّنْ کیا ہے؟ حرف ہے نا، اور حرف عربی میں مذکر بھی استعمال ہوتے ہیں مؤنث بھی، لیکن زیادہ استعمال یہ ہے کہ یہ مؤنث استعمال ہوتے ہیں، تو اس مِّنْ کی صفت التَّفْضِيلِيَّةِ لائے۔ التَّفْضِيلِيَّةِ کے اندر یہ یا نسبت والی ہے، جیسے لاہور اور لَاهُورِيٌّ، لاہور شہر کا نام، اس کی طرف نسبت کرنی ہو تو کیا کہیں گے؟ لَاهُورِيٌّ، لاہور والا۔ اور کوئی عورت ہو تو کیا کہیں گے؟ لَاهُورِيَّةٌ، لاہور والی۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح مِّنْ زیادہ تر مؤنث استعمال ہوتا ہے، اسی لیے التَّفْضِيلِيَّةِ اس کی صفت بھی مؤنث لے کر آئے۔ ترجمہ کیا کریں گے؟ عَنْ مِّنِ التَّفْضِيلِيَّةِ، تفضیل والا مِّنْ۔ لَاهُورِيٌّ کا کیا معنی؟ لاہور والا۔ تو مِّنِ التَّفْضِيلِيَّةِ کا کیا ترجمہ کریں گے؟ تفضیل والا مِّنْ۔ تو کہتے ہیں: وَكَذٰلِكَ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ الْمُجَرَّدُ عَنْ مِّنِ التَّفْضِيلِيَّةِ۔ اچھا پہلے بات سمجھ لیں۔ بھئی آپ نے پڑھا ہے، اسم تفضیل کے استعمال کے تین طریقے ہیں: کبھی یہ مِّنْ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے، کبھی الف لام کے ساتھ اور کبھی اضافت کے ساتھ۔ زَيْدٌ أَعْلَمُ مِنْ عَمْرٍو، زید عمرو سے زیادہ جاننے والا ہے۔ یا زَيْدٌ الْأَعْلَمُ، وہ زید جو زیادہ جاننے والا ہے۔ یا زَيْدٌ أَعْلَمُ الْقَوْمِ، زید پوری قوم سے زیادہ جاننے والا ہے۔ تو اسم تفضیل کے استعمال کے کتنے طریقے؟ تین طریقے: مِّنْ کے ساتھ، الف لام، یا اضافت کے ساتھ۔
کہتے ہیں وہ اسم تفضیل جو مِّنْ سے خالی ہو، وہ اسم تفضیل جو مِّنْ سے خالی ہو، اس میں بھی وصفیت کا معنی ظاہر نہیں ہوتا، توجہ ہے؟ اس میں بھی وصفیت کا معنی ظاہر نہیں، لہٰذا اگر کسی کا نام ایسا اسم تفضیل رکھ دیا جس کے ساتھ مِّنْ نہیں ہے، جب اس سے علمیت ختم کرو گے، تو یہ بھی منصرف ہو جائے گا، یہ بھی کیا ہو جائے گا؟ منصرف ہو جائے گا۔
جیسے کسی کا نام میں أَصْغَرُ رکھ دیتا ہوں۔ أَصْغَرُ، اب یہ کون سا صیغہ ہے؟ اسم تفضیل ہے۔ علمیت سے پہلے اس میں کون سے دو سبب؟ ایک وصفیت ہے اور ایک وزن فعل ہے، تو دو سبب موجود ہیں جن میں سے ایک سبب وصفیت ہے۔ پھر میں نے کسی کا نام رکھ دیا أَصْغَرُ، اب کون سے دو سبب؟ ایک وزن فعل اور ایک علمیت۔ پھر اس کو میں نے نکرہ بنا دیا، تو یاد رکھو یہ منصرف ہو جائے گا، یہ کیا ہو جائے گا؟ کیونکہ اس کے ساتھ مِّنْ ہے؟ نہیں۔ اگر مِّنْ ہوتا، تو اس میں وصف کا معنی ظاہر ہوتے، کیونکہ مِّنْ بتلاتا کہ ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جا رہی ہے، اس کی زیادتی بیان کی جا رہی ہے، اور أَصْغَرُ کے ساتھ مِّنْ ہے؟ نہیں ہے۔ جب مِّنْ نہیں ہے، تو اب اس کے اندر وصفیت ظاہر نہیں۔ جب وصفیت ظاہر نہیں، تو جب اس کو نکرہ بنائیں گے، تو یہ منصرف ہو جائے گا۔ لہٰذا أَصْغَرُ قبل العلمیت غیر منصرف، اور علم بنا دو پھر بھی غیر منصرف، لیکن علمیت ختم کرو تو منصرف بن جائے گا۔
لیکن اگر اسی کے ساتھ مِّنْ لگا دو، أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو، أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو، اب میں نے ایک آدمی کا نام ہی یہ رکھ دیا، أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو۔ تو أَصْغَرُ پہلے کیا تھا؟ أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو علمیت سے پہلے کیا تھا أَصْغَرُ کا لفظ؟ غیر منصرف۔ اب میں نے علم بنا دیا، یہ سارے کو اٹھا کر علم بنا دیا، أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو، یہ پورا اس کا نام رکھ دیا۔ اب؟ اب بھی یہ غیر منصرف۔ اور پھر میں نے علمیت ختم کر دی، أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو، یہ اب بھی غیر منصرف ہے۔ کیوں؟ کیونکہ اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ ہے، یہ مِّنْ بتلا رہا ہے کہ ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جا رہی ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں: زَيْدٌ أَضْرَبُ مِنْ عَمْرٍو، زید عمرو سے زیادہ پٹائی کرنے والا ہے، یہ مِّنْ بتلا رہا ہے کہ زید کو فضیلت دی جا رہی ہے کس پر؟ عمرو پر۔ تو وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ تفضیلیہ سے خالی ہو، اس کے اندر بھی علمیت سے قبل وصفیت ظاہر نہیں، اس میں وصفیت ظاہر نہیں، چنانچہ جب اس کو نکرہ بنائیں گے تو یہ منصرف ہو جائے گا، اور اگر مِّنْ تفضیلیہ ساتھ ہو، پھر تو اس کے اندر وصفیت ظاہر ہے، لہٰذا علمیت کو ختم کریں گے تو پھر بھی یہ غیر منصرف ہی رہے گا۔
کہتے ہیں: وَكَذٰلِكَ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ الْمُجَرَّدُ عَنْ مِّنِ التَّفْضِيلِيَّةِ، اور اسی طرح ہے وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو خالی ہو مِّنْ تفضیلیہ سے، فَإِنَّهُ بَعْدَ التَّنْكِيرِ مُنْصَرِفٌ بِالِاتِّفَاقِ، اس لیے کیونکہ یہ تنکیر کے بعد منصرف ہے بالاتفاق، یعنی امام سیبویہ امام اخفش دونوں کا اس میں اتفاق ہے۔ وَلِضَعْفِ مَعْنَى الْوَصْفِيَّةِ فِيهِ، اور نیز اس لیے کیونکہ اس کے اندر وصفیت کا معنی ضعیف ہے، حَتَّى صَارَ أَفْعَلُ اسْمًا، یہاں تک کہ یہ أَفْعَلُ اسم بن گیا، یعنی یہ اسی طرح ہو گیا جیسے اسم ہو۔
توجہ ہے؟ ایک ہوتا ہے اسم محض جو صرف ذات پر دلالت کرے، ایک ہوتی ہے صفت جو ذات مع الوصف پر دلالت کرتی ہے، توجہ ہے؟ ایک ہوتا ہے اسم محض، جیسے رَجُلٌ اور فَرَسٌ، یہ صرف ذات پر دلالت کرتے ہیں، اور ایک ہوتی ہے صفت، جو ذات کے ساتھ ساتھ صفت پر بھی دلالت کرتی ہے، جیسے ضَارِبٌ۔ ضَارِبٌ کا کیا معنی؟ کوئی ذات ہے جس کے اندر ضرب لگانے والی صفت ہے۔ مَضْرُوبٌ کا کیا معنی؟ کوئی ذات ہے جو مضروب ہونے کے ساتھ موصوف ہو رہی ہے۔ تو یہ جو أَفْعَلُ ہے، یاد رکھو، یہ أَفْعَلُ اسم تفضیل میں بھی آتا ہے، یہ أَفْعَلُ صفت کے لیے بھی آتا ہے، یعنی صفت مشبہ کے لیے، اس کو أَفْعَلُ صفتی کہتے ہیں، اسی طرح یہ أَفْعَلُ تاکید کے لیے بھی آتا ہے، جیسے أَجْمَعُ بھئی، اور یاد رکھو یہ أَفْعَلُ وزن اسم محض میں بھی آتا ہے جس میں وصف نہیں ہوتا، جیسے أَفْكَلٌ، أَفْكَلٌ بھئی، همزہ ہے، فا، چھوٹا کاف اور لام، أَفْكَلٌ۔ أَفْكَلٌ لوگوں کی جماعت کو بھی کہتے ہیں اور أَفْكَلٌ کپکپاہٹ کو بھی کہتے ہیں، کسی پر کپکپی طاری ہو جائے، کانپنے لگے سردی وغیرہ کی وجہ سے، تو اس کپکپی کو بھی کیا کہتے ہیں؟ أَفْكَلٌ۔ اب دیکھو یہ اسم ہے، صفت نہیں، ضَارِبٌ اور مَضْرُوبٌ تو ذات مع الصفت پر دلالت کر رہے تھے، جبکہ أَفْكَلٌ کیا ہے؟ اسم۔ تو جب أَفْعَلُ جو اسم تفضیل ہے، جب یہ مِّنْ کے بغیر ہو، تو گویا یہ صفت ہے ہی نہیں، اسم ہے، گویا کہ۔ تو گویا أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ بغیر مِّنْ کے صفت ہے ہی نہیں، بلکہ اسم محض ہے، بلکہ اسم محض ہے۔
پھر سنو بھئی، ایک ہے صفت اور ایک ہے اسم محض۔ اسم محض وہ ہے جو صرف ذات پر دلالت کرتا ہے، اس میں وصف ملحوظ نہیں ہوتا، جیسے رَجُلٌ اور فَرَسٌ۔ دیکھو رَجُلٌ صرف ذات پر دلالت کر رہا ہے، اس کا معنی ہے آدمی، ساتھ اس کی کوئی صفت ملحوظ نہیں کہ وہ عالم ہے یا تاجر ہے یا بہادر ہے یا بزدل ہے، کوئی صفت ملحوظ نہیں، رَجُلٌ صرف ذات پر دلالت کر رہا ہے۔ اسی طرح فَرَسٌ یہ بھی اسم محض ہے، یہ بھی صرف ذات پر دلالت کرتا ہے، اس کا معنی ہے گھوڑا، اس میں کوئی صفت ملحوظ نہیں کہ اچھا ہے یا برا ہے، تیز ہے یا سست ہے، کوئی وصف اس کے اندر ملحوظ نہیں۔ تو ایک ہوتا ہے اسم محض جو صرف ذات پر دلالت کرتا ہے۔ جبکہ صفت کے صیغے ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں، یعنی وہاں ذات کے ساتھ ساتھ کوئی وصف بھی ملحوظ ہوتا ہے۔ جیسے دیکھو ضَارِبٌ، ضَارِبٌ یہ ذات مع الوصف پر دلالت کر رہا ہے، یعنی کوئی ذات ہے، کوئی ذات ہے جو ضَارِبٌ ہونے کی صفت کے ساتھ موصوف ہو رہی ہے۔ اسی طرح مَضْرُوبٌ جو ہے یہ صفت کا صیغہ ہے، تو یہ بھی ذات مع الوصف پر دلالت کر رہا ہے، معلوم ہوا کوئی ذات ہے جو مَضْرُوبٌ ہونے کی صفت کے ساتھ موصوف ہو رہی ہے، یعنی جس کی پٹائی کی گئی ہے بھئی۔ تو صفت کے صیغے ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں، جیسے اسم فاعل ہے، اسم مفعول ہے، صفت مشبہ ہے، اسم تفضیل ہے اور مبالغے کے صیغے ہیں، یہ سارے کیا ہیں؟ صفت کے صیغے ہیں۔ اسم فاعل جیسے ضَارِبٌ، فَاتِحٌ، مَانِعٌ، یہ سب ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں۔ اسم مفعول جیسے مَضْرُوبٌ، مَفْتُوحٌ، مُكْرَمٌ، مُسْتَخْرَجٌ، یہ سب ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں۔ صفت مشبہ جیسے شَرِيفٌ، حَسَنٌ، عَلِيمٌ، یہ صفت مشبہ ہیں، یہ سب ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں۔ اسی طرح اسم تفضیل ہے أَضْرَبُ، أَفْتَحُ، أَمْنَعُ، یہ بھی کیا ہیں؟ ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں۔ اور اسی طرح مبالغے کے صیغے ہیں، جیسے ضَرَّابٌ، صِدِّيقٌ، یہ سب کیا ہیں؟ مبالغے کے صیغے ہیں اور یہ ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں۔ تو صفت کے کون کون سے صیغے ہیں؟ اسم فاعل ہے، اسم مفعول ہے، صفت مشبہ ہے، اسم تفضیل ہے اور مبالغے کے صیغے ہیں، اور یہ سب ذات مع الوصف پر دلالت کرتے ہیں۔
اور یاد رکھو، اسم تفضیل کے علاوہ جو باقی صفت کے صیغے ہیں، ان میں وصفیت کا معنی خوب ظاہر ہے۔ اسم تفضیل کے اندر وصفیت کا معنی اتنا ظاہر نہیں، باقی سب کے اندر وصفیت کا معنی خوب ظاہر ہے، حتیٰ کہ اسم تفضیل کے علاوہ باقی سب جو ہیں وہ اسم ظاہر کو بھی رفع دیتے ہیں، باقی سب اسم ظاہر کو بھی رفع دیتے ہیں۔ بھئی دیکھو جیسے فعل ہے، فعل ہمیشہ کسی چیز کی صفت ہوتا ہے، اس کا اپنا الگ وجود نہیں، کوئی ذات ہوگی کوئی فعل کرنے والی، تو پھر فعل پایا جائے گا۔ تو دیکھو جیسے فعل جو ہے وہ ضمیر کو بھی رفع دیتا ہے اور کبھی اسم ظاہر کو بھی رفع دیتا ہے، فعل کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ فاعل یا نائب فاعل، وہ فاعل یا نائب فاعل ضمیر بھی ہو سکتی ہے اور اسم ظاہر بھی ہو سکتا ہے۔ تو جیسے فعل جو ہے وہ صفت ہوتا ہے اور وہ اسم ظاہر کو رفع دیتا ہے، اسی طرح یہ جو صفت کے صیغے ہیں، یہ بھی کیا کرتے ہیں؟ اسم ظاہر کو رفع دیتے ہیں، یعنی کوئی ذات ہے جو ان کے ساتھ موصوف ہوتی ہے۔ تو یہ صفت کے صیغے اسم ظاہر کو رفع دیتے ہیں فعل کی طرح، تو ان میں وصفیت کا معنی خوب ظاہر ہے۔
جبکہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو ہے، اس میں وصفیت اتنی ظاہر نہیں۔ یہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ اسم ظاہر میں نہایت ہی قلیل عمل کرتا ہے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ اسم ظاہر کے اندر عمل کرے اور اس کو رفع دے۔ اس کے عمل کی خاص شرائط ہیں بھئی جو آگے اسم تفضیل کی بحث جہاں آئے گی وہاں صاحب کافیہ ذکر فرماتے ہیں۔ اس کی وہ خاص شرطیں ہیں، وہ شرطیں پوری ہوں گی، تو پھر اس کے بعد یہ اسم ظاہر میں عمل کرے گا۔ تو معلوم ہوا أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کا عمل اسم ظاہر میں نہایت نادر ہے، اور اَلنَّادِرُ كَالْمَعْدُومِ، نادر جو چیز ہو، یعنی جو چیز نہایت قلیل ہو، اس کو معدوم شمار کیا جاتا ہے کہ معلوم ہوا وہ چیز ہے ہی نہیں۔ تو اسم ظاہر میں أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کا عمل نادر ہے، اور اَلنَّادِرُ كَالْمَعْدُومِ، تو اس کو ایسے ہی شمار کریں گے، گویا أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو ہے وہ اسم ظاہر میں عمل کرتا ہی نہیں ہے بھئی۔ یہ صرف اس ضمیر میں عمل کرتا ہے جو اس کے اندر چھپی ہوئی ہوتی ہے۔ بھئی أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ صفت کا صیغہ ہے، صفت کے صیغے کے لیے فاعل چاہیے یا نہیں چاہیے؟ فاعل یا نائب فاعل تو ضرور چاہیے، تو یہ جب اسم ظاہر میں عمل نہیں کرتا، تو فاعل تو ضرور چاہیے بھئی، اور وہ فاعل اس کے اندر چھپی ہوئی ضمیر ہوتی ہے۔ اور جو ضمیر اس کے اندر چھپی ہوئی ہے، صرف یہ اس کے اندر جب عمل کر رہا ہے، تو وہ عمل بھی لا عمل کی طرح ہے، وہ تو ظاہر ہی نہیں۔ نہ ضمیر ظاہر ہے، نہ اس میں عمل ظاہر ہے۔ اپنے اندر چھپی ہوئی یعنی ضمیر مستتر کے اندر عمل بھی لا عمل ہی کی طرح ہے۔ تو بالفاظ دیگر یوں کہو کہ باقی صفت کے صیغے تو عمل کرتے ہیں، مگر أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ گویا عمل کرتا ہی نہیں۔ گویا یہ عمل کرتا ہی نہیں، اسم ظاہر میں نہایت قلیل ہے تو گویا اسم ظاہر میں عمل کرتا ہی نہیں، اور ضمیر میں جو عمل کرتا ہے وہ عمل بھی کس کی طرح ہے؟ لا عمل کی طرح ہے کیونکہ اس کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوتا، تو گویا أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو ہے وہ عمل کرتا ہی نہیں۔
البتہ جب أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کے ساتھ جب مِّنْ تفضیلیہ آ جائے، تو پھر اس کا وصف ہونا ظاہر ہو جاتا ہے۔ ویسے تو اس کا وصف ہونا ظاہر نہیں، گویا یہ عمل کر ہی نہیں رہا، صفت کے صیغے تو عمل کرتے ہیں، تو یہ عمل کر ہی نہیں رہا تو اس کا وصف ہونا ظاہر نہیں، لیکن جب اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ آ جائے، مِّنْ تفضیلیہ، تو پھر اس کا وصف ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ مِّنْ تفضیلیہ بتلاتا ہے کہ اس کے ذریعے ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جا رہی ہے۔ تو أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کا وصف ہونا کس کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے؟ مِّنْ تفضیلیہ کے ذریعے، اس کے بغیر اس کی وصفیت ظاہر نہیں۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟
تو جب أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ مِّنْ تفضیلیہ کے بغیر ہو، تو اس میں یاد رکھو وصفیت ضعیف ہوتی ہے۔ اس میں وصفیت ضعیف ہوتی ہے اور خفی ہوتی ہے، ظاہر نہیں، کیونکہ یہ اسم ظاہر کو بھی رفع نہیں دیتا، اور نیز اس کے ساتھ مِّنْ بھی نہیں جو اس کی وصفیت کو ظاہر کرے۔ توجہ ہے؟ یہ جو أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ ہے بغیر مِّنْ کے اس کی وصفیت ظاہر نہیں، کیوں نہیں ظاہر؟ کیونکہ یہ اسم ظاہر کو بھی رفع نہیں دیتا اور نیز اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ بھی نہیں ہے۔ مِّنْ تفضیلیہ ہوتا تو وہ ہمیں بتلاتا یہ کس لیے ہے، صفت کے لیے استعمال ہو رہا ہے، ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جا رہی ہے۔ تو لہٰذا جب أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ مِّنْ تفضیلیہ کے بغیر ہو، تو اس کے اندر وصفیت ضعیف ہے، کس وجہ سے؟ دو وجہ سے، پہلی وجہ کیا؟ کہ اسم ظاہر کو رفع نہیں دیتا، اور دوسری وجہ کیا؟ کہ اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ بھی نہیں ہے۔ تو یہ پھر اس صورت میں مشابہ ہو جاتا ہے اس أَفْعَلُ کے جو اسم محض ہے۔ یہ کس کے ساتھ مشابہ ہو گیا؟ اس أَفْعَلُ کے جو اسم محض ہوتا ہے جس میں کوئی وصفیت ہوتی ہی نہیں، جیسے أَفْكَلٌ۔ میں نے آپ کو بتایا أَفْكَلٌ کسے کہتے ہیں؟ لوگوں کی جماعت اور اسی طرح کپکپی بھئی۔ تو یہ أَفْعَلُ اسم تفضیل جو مِّنْ تفضیلیہ کے بغیر ہے، اس کے اندر وصفیت ظاہر نہیں، کیونکہ اسم ظاہر کو بھی رفع نہیں دیتا اور اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ بھی نہیں ہے، تو اس کی مشابہت کس کے ساتھ ہو گئی؟ اس أَفْعَلُ کے ساتھ جو اسم محض ہے، جیسے أَفْكَلٌ۔ جیسے وہ أَفْكَلٌ جو ہے وہ کوئی عمل نہیں کرتا اور نہ اس کے ساتھ مِّنْ ہوتا ہے، اسی طرح یہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ بھی گویا کوئی عمل نہیں کر رہا اور نہ ہی اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ ہے، تو یہ اس کے مشابہ ہو گیا۔ تو لہٰذا اس کی وصفیت ضعیف ہوئی کیونکہ اس کی مشابہت آ گئی أَفْعَلُ اسم محض کے ساتھ۔ تو وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ تفضیلیہ سے خالی ہو قبل العلمیت، قبل العلمیت جو مِّنْ تفضیلیہ سے خالی ہو، اس میں وصفیت اس قدر ضعیف ہے کہ گویا وہ صفت ہے ہی نہیں، بلکہ أَفْكَلٌ کی طرح ایک اسم محض ہے بھئی۔ تو بعد التنکیر بھی یہ امام سیبویہ کے نزدیک منصرف ہوگا، اور بعد التنکیر بھی اس کی وصفیت معتبر نہیں۔ یہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ کے بغیر تھا، قبل العلمیت اس کی وصفیت ضعیف ہے، یہ تو اسم محض کی طرح ہی ہے، لہٰذا بعد التنکیر بھی اس کے اندر وصفیت کا اعتبار نہیں کرتے، حتیٰ کہ امام سیبویہ بھی اس کے اندر وصفیت کا اعتبار نہیں کرتے، اور ان کے نزدیک بھی یہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ تفضیلیہ کے بغیر ہے، جب اس کو نکرہ بنایا جائے، تو اس کی وصفیت معتبر نہیں اور یہ منصرف ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
بات کیا چل رہی ہے؟ کہ جب أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ مِّنْ کے ساتھ ہو اور کسی کا نام رکھ دیا جائے، تو پھر جب اس کو نکرہ بنائیں گے، یہ پھر بھی غیر منصرف رہے گا، کیونکہ مِّنْ تفضیلیہ کے ساتھ ہے جس کے ساتھ اس کا وصف ہونا ظاہر ہو رہا ہے کہ اس میں کسی چیز کی دوسری چیز پر زیادتی بیان کی جا رہی ہے، کون بتلا رہا ہے؟ مِّنْ بتلا رہا ہے۔ تو جب مِّنْ ساتھ ہوگا تو اس کے اندر وصفیت کا معنی ظاہر ہوگا۔ جب مِّنْ ساتھ نہیں ہوگا تو اس کے اندر وصفیت والا معنی ظاہر نہیں۔ لہٰذا جب مِّنْ کے ساتھ کسی کا نام رکھو أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو، یہ کسی کا نام رکھا، تو جب علمیت ختم بھی کر دو گے یہ پھر بھی کیا رہے گا؟ غیر منصرف۔ لیکن جب مِّنْ ساتھ نہیں ہوگا، تو گویا کہ یہ اسم ہے، جیسے أَفْكَلٌ کیا ہے؟ اسم ہے، تو أَصْغَرُ بھی گویا اسم ہے، ہے تو وصف مثلاً علمیت سے پہلے، علمیت سے پہلے یہ غیر منصرف ہے لیکن کس کے درجے میں ہے؟ اسم کے درجے میں ہے۔ تو گویا یہ اسم کے درجے میں تھا، اس کے اندر وصفیت ظاہر نہیں تھی کیونکہ مِّنْ تفضیلیہ اس کے ساتھ نہیں تھا، پھر علم بنا دیا، اور پھر جب علمیت ختم کی اب اس کے اندر وصفیت نہیں ہے کیونکہ علمیت سے پہلے ہی اس کے اندر وصفیت ضعیف تھی، بات سمجھ میں آ گئی۔
یہ معنی ہے، کہتے ہیں: فَإِنَّهُ بَعْدَ التَّنْكِيرِ مُنْصَرِفٌ بِالِاتِّفَاقِ، یہ جو أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ ہے جو مِّنْ تفضیلیہ سے خالی ہو، یہ تنکیر کے بعد منصرف ہے بالاتفاق، یعنی امام سیبویہ امام اخفش کا اس میں اتفاق ہے۔ لِضَعْفِ مَعْنَى الْوَصْفِيَّةِ فِيهِ، اس لیے کیونکہ اس کے اندر وصفیت کا معنی ضعیف ہے، حَتَّى صَارَ أَفْعَلُ اسْمًا، یہاں تک کہ یہ أَفْعَلُ جو ہے اسم بن گیا، یعنی اسم محض رہ گیا صفت نہیں۔ وَإِنْ كَانَ مَعَهُ مِنْ، اور اگر اس کے ساتھ مِّنْ ہو، فَلَا يَنْصَرِفُ بِلاَ خِلَافٍ، تو پھر یہ منصرف نہیں ہوگا بغیر کسی اختلاف کے۔ جب مِّنْ کے ساتھ تھا، تو اب امام سیبویہ اور امام اخفش دونوں کا اتفاق ہے کہ یہ بعد التنکیر بھی غیر منصرف ہی رہے گا، لِظُهُورِ مَعْنَى الْوَصْفِيَّةِ فِيهِ، بوجہ اس میں وصفیت کے معنی کے ظاہر ہونے کے، بِسَبَبِ مِنِ التَّفْضِيلِيَّةِ، بوجہ مِّنْ تفضیلیہ کے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟
اور یہ بھی یاد رکھنا، انہوں نے جو کہا نا کہ وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ سے خالی ہو، کس سے؟ مِّنْ سے خالی ہو، تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ الف لام یا اضافت کے ساتھ ہو، نہیں نہیں۔ اسم تفضیل کے استعمال کے کتنے طریقے میں نے ابھی بتلایا؟ تین: مِّنْ، الف لام اور اضافت۔ یہاں صرف مِّنْ والے طریقے کی بات ہو رہی ہے، الف لام اور اضافت نہیں، کیونکہ آگے چل کر آپ کو بتائیں گے، ابھی ایک دو صفحے کے بعد آپ کو بتائیں گے کہ یہ جو الف لام اور اضافت ہے اس کی وجہ سے علمیت ختم ہو جاتی ہے بھئی۔ الف لام اور اضافت کی وجہ سے علمیت ختم ہو جاتی ہے، وجہ یہ کہ علم کیا ہوتا ہے؟ معرفہ، توجہ ہے؟ معرفہ۔ اور جب آپ اس پر الف لام لے آئے، تو اگر یہ ابھی بھی معرفہ ہے، تو یہ تو تَعْرِيفُ الْمُعَرَّفِ لازم آئے گا، ایک لفظ پہلے ہی معرفہ ہے، پھر آپ اس کو الف لام کے ذریعے کیا بنانا چاہتے ہیں؟ معرفہ بنانا چاہتے ہیں۔ یا اسی طرح اضافت بھی تعریف کا فائدہ دیتی ہے، تو جب آپ علم کی اضافت کرتے ہیں، تو وہ نکرہ بن جاتا ہے، ورنہ تو کیا لازم آئے گا؟ تَعْرِيفُ الْمُعَرَّفِ، ایک لفظ جو پہلے ہی معرفہ ہے آپ اس کو اضافت کے ذریعے کیا بنانا چاہ رہے ہیں؟ معرفہ۔ الف لام کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ تعریف کا فائدہ دیتا ہے۔ اضافت بھی کس چیز کا فائدہ دیتی ہے؟ تعریف کا فائدہ دیتی ہے۔ تو جب بھی آپ علم کی اضافت کرتے ہیں تو تعریف اس سے ختم ہو جاتی ہے، اس لیے کیونکہ اگر تعریف ابھی بھی باقی ہے، تو پھر تَعْرِيفُ الْمُعَرَّفِ، ایک لفظ جو پہلے ہی معرفہ ہے اس کو معرفہ بنانا لازم آئے گا، اور یہ تو صحیح نہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو یہاں پر جو انہوں نے کہا نا کہ وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ سے خالی ہو، کس سے؟ تو جب مِّنْ سے خالی ہو، تو آپ کے ذہن میں آئے گا شاید وہ والا أَفْعَلُ ہے جو الف لام کے ساتھ استعمال ہو رہا ہوگا یا اضافت کے ساتھ، نہیں نہیں ان کی بات نہیں چل رہی، کیونکہ وہ الف لام اور اضافت یہ تو علمیت کے خلاف ہیں، یہ تو علمیت کو ختم کر دیتے ہیں۔ یہ وہی أَفْعَلُ ہے جو مِّنْ کے ساتھ استعمال ہو، لیکن آپ جانتے ہیں کبھی مِّنْ کو عبارت سے حذف کر لیتے ہیں، اگرچہ مراد ہوتا ہے، مقدر ہوتا ہے، جیسے اَللّٰهُ أَكْبَرُ۔ اب اَللّٰهُ أَكْبَرُ آپ نے علم الصیغہ میں پڑھا ہے، دراصل یہ کیا ہے؟ اَللّٰهُ أَكْبَرُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ، تو مِنْ كُلِّ شَيْءٍ یہاں محذوف ہے۔ تو یہ جو اَللّٰهُ أَكْبَرُ میں أَكْبَرُ آیا، یہ کون سا ہے؟ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ ہے، اور مِّنْ تفضیلیہ کے بغیر ہے، اور مِّنْ تفضیلیہ یہاں مقدر ہے۔ تو کبھی مِّنْ تفضیلیہ لفظوں میں ہوتا ہے اور کبھی مقدر ہوتا ہے۔ جب مِّنْ تفضیلیہ لفظوں میں ہو، تو اس صورت میں علمیت ختم کر دیں گے پھر بھی وہ کیا رہے گا؟ غیر منصرف۔ اور جب مِّنْ تفضیلیہ مقدر ہو، تو جب ہم اس سے علمیت ختم کریں گے تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف بن جائے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کون سے أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کی بات ہو رہی ہے؟ جو استعمال تو مِّنْ ہی کے ساتھ ہے لیکن مِّنْ مقدر ہے ذکر نہیں۔
تو یہاں صرف اس أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کی بات ہو رہی ہے جو مِّنْ کے ساتھ مستعمل ہو۔ اور اس میں میں نے آپ کو بتلایا پھر دو صورتیں ہیں: کبھی مِّنْ تفضیلیہ لفظوں میں مذکور ہوگا اور کبھی مقدر ہوگا مذکور نہیں ہوگا۔ تو کس أَفْعَلُ کی بات یہاں ہو رہی ہے؟ جو مِّنْ کے ساتھ ہو۔ باقی الف لام اور اضافت وہ تو علمیت کے منافی ہیں، ان سے تو علمیت ختم ہو جاتی ہے، تو صرف اس أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کی بات ہو رہی ہے جو مِّنْ کے ساتھ ہو۔ ہاں اس میں پھر کبھی مِّنْ لفظوں میں ساتھ ہوتا ہے اور کبھی مقدر ہوتا ہے لفظوں میں ذکر نہیں ہوتا، جیسے اَللّٰهُ أَكْبَرُ۔ دیکھو اَللّٰهُ أَكْبَرُ، یہ أَكْبَرُ اسم تفضیل ہے اور اس کے ساتھ نہ الف لام ہے، نہ اضافت ہے، نہ مِّنْ ہے، پھر تو یہ تین طریقوں میں سے کسی کے ساتھ بھی استعمال نہیں ہو رہا، تو علما کیا جواب دیتے ہیں؟ کہ یہ مِّنْ کے ساتھ ہے اور مِّنْ یہاں مقدر ہے۔ تو حاصل یہ ہوا کہ یہاں اس أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ کی بات ہو رہی ہے جو مِّنْ کے ساتھ مستعمل ہو، اور اس میں پھر دو صورتیں ہیں: کبھی مِّنْ تفضیلیہ لفظوں میں ہوگا اور کبھی مقدر ہوگا مذکور نہیں ہوگا۔ تو اگر مِّنْ لفظوں میں ذکر نہ ہو، یعنی وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ مِّنْ تفضیلیہ سے خالی ہو، تو قبل العلمیت اس میں وصفیت کا معنی ظاہر نہیں، بلکہ خفی ہے اور ضعیف ہے، لہٰذا بعد التنکیر امام سیبویہ کے نزدیک بھی اس کی وصفیت معتبر نہیں۔ وہ أَفْعَلُ جو مِّنْ کے بغیر ہے قبل العلمیت بھی اس کی وصفیت ظاہر نہیں، لہٰذا بعد التنکیر امام سیبویہ کے نزدیک بھی اس کی وصفیت معتبر نہیں اور یہ بالاتفاق منصرف ہے، یعنی امام سیبویہ کے نزدیک بھی اور امام اخفش کے نزدیک بھی۔ جبکہ وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ ہو، توجہ ہے؟ وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ ہو، اس میں قبل العلمیت وصفیت ظاہر ہے، جبکہ نکرہ بنانے کے بعد بھی اس کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ موجود ہے۔ مثلاً کسی کا نام أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو رکھ دیا، اب أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو قبل العلمیت بھی اس کے اندر وصفیت ظاہر ہے کیونکہ اس أَصْغَرُ کے ساتھ مِّنْ تفضیلیہ استعمال ہو رہا ہے، پھر اس کو علم بنایا، وصفیت چلی گئی، پھر دوبارہ اس کو نکرہ بنایا، تو اب بھی اس کے اندر وصفیت معتبر ہے کیونکہ اس کے ساتھ کیا موجود ہے؟ مِّنْ تفضیلیہ موجود ہے، اور یہ مِّنْ تفضیلیہ علمیت ختم ہونے کے بعد ابھی بھی موجود ہے، یہ تقاضا کر رہا ہے کہ اس کے اندر کس کا اعتبار کرو؟ وصفیت کا اعتبار کرنا پڑے گا، کیونکہ مِّنْ کس لیے آتا ہے؟ فضیلت دینے کے لیے ایک چیز کو دوسری چیز پر۔ مِّنْ تفضیلیہ بتلاتا ہے کہ ایک چیز کو دوسری چیز پر فضیلت دی جا رہی ہے۔ تو وہ أَفْعَلُ جو مِّنْ تفضیلیہ کے ساتھ ہے، جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، تو اب بھی اس کے ساتھ وہ مِّنْ موجود ہے، وہ مِّنْ تقاضا کر رہا ہے کہ اس میں ابھی بھی وصفیت کا اعتبار کیا جائے، حتیٰ کہ امام اخفش جو کیا فرماتے تھے کہ علمیت ختم کر دو گے تو وہ اسم کیا بن جائے گا؟ نکرہ، وہ بھی اس کے اندر فرماتے ہیں کہ یہاں چونکہ مِّنْ موجود ہے أَفْعَلُ کے ساتھ، لہٰذا بعد التنکیر وہ اس مِّنْ کی وجہ سے وہ اس میں وصفیت کا اعتبار کرتے ہیں اور ان کے نزدیک بھی یہ جو أَصْغَرُ مِنْ عَمْرٍو جیسا لفظ ہوگا بعد التنکیر یہ غیر منصرف ہی رہے گا، ان کے نزدیک بھی، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو معلوم ہوا وہ أَفْعَلُ التَّفْضِيلِ جو مِّنْ کے ساتھ ہو، وہ امام سیبویہ اور امام اخفش دونوں کے نزدیک بعد التنکیر غیر منصرف ہوگا، بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی۔
تو حاصل کلام کیا ہوا؟ کہ أَحْمَرَ جیسے الفاظ، ان سے مراد وہ الفاظ ہیں جو قبل العلمیت غیر منصرف تھے اور جس میں ایک سبب وصفیت ہونا چاہیے، تاکہ جب علمیت آئے تو وہ وصفیت چلی جائے۔ پھر جب علمیت ختم ہوگی، تو بعد میں بھی وہ وصفیت معتبر ہے امام سیبویہ کے نزدیک، جبکہ امام اخفش کے نزدیک وہ معتبر نہیں۔ لیکن قبل العلمیت جو ہے وصفیت اس کے اندر ظاہر ہونی چاہیے، لہٰذا أَفْعَلُ التَّأْكِيدِ، تاکید والا أَفْعَلُ یعنی أَجْمَعُ بھی اس سے نکل گیا، کیونکہ وہ قبل العلمیت اس میں وصفیت ظاہر نہیں ہے بلکہ وہ تو تاکید کے لیے ہے، اور اسی طرح وہ أَفْعَلُ اسم تفضیل بھی نکل گیا جس کے ساتھ مِّنْ نہیں تھا علمیت سے پہلے، جس کے ساتھ مِّنْ نہیں تھا، کیونکہ اس کے اندر بھی وصفیت ظاہر نہیں بلکہ وہ تو اسم ہی کی طرح تھا، بات سمجھ میں آ گئی، اسم کی طرح تھا۔
چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔