Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-072

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 155
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی سبق کتاب پر: ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ تَكُونُ فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ بِالسَّبَبِيَّةِ الْمَحْضَةِ أَوْ مَعَ الشَّرْطِيَّةِ بِسَبَبٍ آخَرَ، وَاحْتَرَزَ بِذٰلِكَ عَمَّا تُجَامِعُ أَلِفَيِ التَّأْنِيثِ أَوْ صِيغَةَ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ، فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا كَافٍ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ لَا تَأْثِيرَ فِيهِ لِلْعَلَمِيَّةِ. گزشتہ سبق میں ہم اسبابِ منعِ صرف میں سے آخری سبب وزنِ فعل پڑھ رہے تھے بھئی۔ انہوں نے آپ کو بتلایا کہ وزنِ فعل جو ہے، وہ اسم کا ایسے وزن پر ہونا جس کو اوزانِ فعل میں سے شمار کیا جاتا ہو۔ اور یہ وزنِ فعل یہ صفت ہوتی ہے اسم کے اندر۔ یعنی اسم ایسے وزن پر ہے جس کو اوزانِ فعل میں سے شمار کیا جاتا ہے۔ لیکن صرف اتنے وزن پر ہونا کافی نہیں، بلکہ شرط یہ ہے کہ دو چیزوں میں سے ایک اور چیز بھی پائی جائے یا یوں کہو دو شرطوں میں سے ایک شرط پوری ہونی چاہیے۔ یا تو وہ وزن خاص ہو فعل کے ساتھ، یعنی اسم میں پایا ہی نہ جائے، وضع کے اعتبار سے وہ صرف فعل میں وزن پایا جائے عربی زبان کے اندر۔ تو اس پر اشکال ہوتا ہے اگر وہ وزن اسم میں پایا ہی نہیں جاتا تو غیرِ منصرف یہ تو اسم ہوا کرتا ہے۔ تو پھر یہ وزن جو اسم میں پایا ہی نہیں جاتا یہ غیرِ انصراف کا سبب کیسے بنے گا؟ تو جواب ذکر ہوا تھا کہ مطلب یہ ہے کہ اسم کے اندر اگر یہ وزن پایا بھی جائے تو یہ فعل سے منقول ہوا ہو بھئی، اسم کے اندر پایا بھی جائے تو فعل سے نقل ہو کر وہ آیا ہو بھئی۔ جیسے شَمَّر، یہ تَشْمِير سے ماضی معلوم کا صیغہ ہے، یہ گھوڑے کا نام رکھا گیا بھئی۔ تو اب یہ فَعَّلَ وزن جو ہے اسم کے اندر پورے کلامِ عرب میں ہمیں نہیں ملتا تو یہ فعل سے نقل کر کے گھوڑے کا نام رکھا گیا، تو یہ سبب بنے گا غیرِ انصراف کا کیونکہ یہ وزن خاص ہے کس کے ساتھ؟ فعل کے ساتھ۔ یا جیسے ضُرِبَ ہے بھئی۔ ضُرِبَ یہ فُعِلَ وزن، یہ وزن بھی خاص ہے فعل کے ساتھ اور یہ مثلاً کسی کا نام رکھ دیا جائے، کسی شخص کی پٹائی ہوئی آپ نے اس کا نام ہی کیا رکھ دیا؟ ضُرِبَ رکھ دیا۔ تو اس کے اندر ایک وزنِ فعل ہے اور ایک علمیت آ جائے گی، تو یہ غیرِ منصرف ہوگا بھئی۔ تو دو شرطوں میں سے ایک شرط ہونی چاہیے: یا تو وہ وزن خاص ہو فعل کے ساتھ اور اسم میں اگر پایا بھی جائے تو فعل سے نقل ہو کر آیا ہو۔ یا وہ وزن فعل کے ساتھ خاص نہیں ہوگا، یعنی اسم میں بھی وہ وزن پایا جاتا ہے اور فعل میں بھی وہ وزن پایا جاتا ہے، تو پھر اس کے شروع میں حروفِ اَتَيْنَ میں سے کوئی حرف زائد ہونا چاہیے اور نیز وہ تا کو بھی قبول نہ کرتا ہو۔ تا کو بھی قبول نہ کرتا ہو۔ جیسے بھئی فعلِ مضارع کے شروع میں حروفِ اَتَيْنَ میں سے کوئی حرف پایا جاتا ہے۔ تو اسی طرح یہ وزنِ فعل جو ہے تو فعل کا وزن لیکن فعل کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ اسم میں بھی پایا جاتا ہے، تو اس کے شروع میں بھی حروفِ اَتَيْنَ میں سے کوئی حرف ہونا چاہیے اور نیز یہ تا کو بھی قبول نہ کرے، اس لیے کیونکہ یہ جو تائے تانیث ہے یہ خاصہ ہے اسم کا، یہ صرف اسم کے ساتھ جڑتی ہے۔ تو یہ وزنِ فعل جو تا کو قبول کر لیتا ہے اس کی مشابہت فعل کے ساتھ کمزور پڑ گئی، کیونکہ یہ کس کو قبول کر لیتا ہے؟ تا کو قبول کر لیتا ہے۔ چنانچہ جیسے مثال انہوں نے ذکر کی يَعْمَلٌ، يَعْمَلٌ یہ طاقتور اونٹ کو کہتے ہیں اور اس کی مؤنث يَعْمَلَةٌ آتی ہے بھئی۔ تو یہ يَعْمَلٌ دیکھو اب اس میں وزنِ فعل ہے اور یہ وزن ایسا ہے جو اسم میں بھی پایا جاتا ہے، يَعْمَل، جَعْفَر دیکھو اسم کے اندر بھی یہ وزن پایا جاتا ہے، تو معلوم ہوا یہ وزن خاص نہیں ہے فعل کے ساتھ۔ تو پھر دوسری دو شرطیں پوری ہونی چاہیے تھیں۔ کیا؟ کہ شروع میں حروفِ اَتَيْنَ میں سے کوئی ہو، اور يَعْمَل کے شروع میں بھی یا ہے، اور نیز وہ تا کو قبول نہ کرے، لیکن یہ تو تا کو قبول کر لیتا ہے۔ لہٰذا يَعْمَل کے اندر یہ وزنِ فعل غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گا کیونکہ یہ تا کو قبول کر لیتا ہے۔ یہاں عبارت آئی تھی: یا تو وہ وزن خاص ہو فعل کے ساتھ، أَوْ يَكُونَ غَيْرَ مُخْتَصٍّ یا وہ فعل کے ساتھ خاص نہ ہو بھئی۔ میں نے بتلایا تھا کہ أَوْ يَكُونَ غَيْرَ مُخْتَصٍّ یہ غَيْرَ مُخْتَصٍّ کے الفاظ نکال کر صاحبِ جامی دراصل یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ أَوْ يَكُونَ کے بعد جو فِي أَوَّلِهِ آ رہا ہے، یہ يَكُونُ کی خبر نہیں ہے بلکہ يَكُونُ کی خبر غَيْرَ مُخْتَصٍّ ہے۔ وجہ یہ، وجہ یہ کہ یہاں أَوْ آیا بھئی، اور أَوْ آتا ہے دو چیزوں میں انفصال بیان کرنے کے لیے، جدائی بیان کرنے کے لیے، کہ مثلاً یہ عدد جفت ہے یا طاق ہے، تو أَوْ آتا ہے انفصال کے لیے اور یہاں انفصال نہیں بن رہا تھا دونوں میں، اس لیے کیونکہ اگر فِي أَوَّلِهِ کو يَكُونُ کی خبر بنائیں تو کلام کیا ہو جائے گا؟ کہ وہ وزن یا تو فعل کے ساتھ خاص ہونا چاہیے یا اس کے شروع میں اَتَيْنَ میں سے کوئی حرف ہونا چاہیے۔ توجہ ہے؟ یا وہ وزن فعل کے ساتھ خاص ہونا چاہیے یا شروع میں حروفِ اَتَيْنَ میں سے کوئی حرف ہونا چاہیے۔ تو معلوم ہوا فعل کے ساتھ خاص ہونا یا شروع میں حرف زائد ہونا یہ ایک دوسرے کے مقابل ہیں، حالانکہ دونوں ایک دوسرے کے مقابل نہیں بنتے، اس لیے کیونکہ بعض اوزان ایسے بھی ہیں جو فعل کے ساتھ خاص بھی ہیں اور شروع میں حروفِ اَتَيْنَ بھی ہے، جیسے يَشْكُر اور يَزِيد۔ يَشْكُر اور يَزِيد یہ کسی کا نام ہو، تو اب دیکھو یہ وزن کس کے ساتھ خاص ہے؟ فعل کے ساتھ خاص بھی ہے اور نیز شروع میں حروفِ اَتَيْنَ میں سے بھی ایک حرف بھی موجود ہے، حالانکہ شرط سے تو کیا معلوم ہوا؟ یا وہ وزن فعل کے ساتھ خاص ہوگا یا شروع میں کیا ہوگا؟ حروفِ اَتَيْنَ۔ حالانکہ یہاں دونوں چیزیں ایک ہی کے اندر پائی جا رہی ہیں، تو أَوْ تو انفصال کے لیے آتا ہے اور ان دونوں کے اندر تو انفصال نہیں۔ تو جواب دیا تھا شارحِ جامی نے أَوْ يَكُونَ غَيْرَ مُخْتَصٍّ، کہ يَكُونُ کی خبر فِي أَوَّلِهِ کو نہ بناؤ بلکہ غَيْرَ مُخْتَصٍّ کو بناؤ، تاکہ دونوں میں انفصال آ جائے دونوں شرطوں کے درمیان۔ شرط دو چیزوں میں سے ایک ہونا چاہیے: یا وہ وزن خاص ہو کس کے ساتھ؟ فعل کے ساتھ، أَوْ يَكُونَ غَيْرَ مُخْتَصٍّ یا خاص نہ ہو۔ خاص ہو یا خاص نہ ہو۔ تو اب دیکھو دونوں میں تقابل آ گیا، جیسے آپ کہتے ہیں یہ عدد یا تو جفت ہے یا طاق ہے، دونوں اکٹھے نہیں ہو سکتے، دونوں میں انفصالِ حقیقی ہے۔ کوئی عدد ایسا نہیں ہو سکتا جو طاق بھی ہو اور جفت بھی ہو، اور کوئی عدد ایسا بھی نہیں ہو سکتا جو دونوں سے ہی خالی ہو، دونوں سے ہی۔ تو اسی طرح وزنِ فعل بھی یا تو وہ فعل کے ساتھ خاص ہوگا یا خاص نہیں ہوگا، یہی دو صورتیں ہیں یہاں کوئی تیسری صورت ہی نہیں ہے۔ دونوں بھی نہیں ہو سکتے اور دونوں میں سے کوئی نہ ہو ایسا بھی نہیں ہو سکتا۔ تو معلوم ہوا يَكُونُ کی خبر فِي أَوَّلِهِ کو نہ بناؤ بلکہ کس کو بناؤ؟ غَيْرَ مُخْتَصٍّ۔ تو اب یہ وزن مثلاً فعل کے ساتھ خاص ہوگا یا خاص نہیں ہوگا، تو شروع میں حروفِ اَتَيْنَ کی بات ہی الگ ہو گئی۔ بات کیا ہوئی؟ وہ وزن فعل کے ساتھ خاص ہوگا یا خاص نہیں ہوگا، اور شروع میں حروفِ اَتَيْنَ ہو یا نہ ہو اس کی بات نہیں ہے، ہو سکتا ہے خاص ہو اس میں بھی شروع میں کیا ہو؟ اَتَيْنَ ہو، ہو سکتا ہے اَتَيْنَ نہ ہو۔ اور وزنِ فعل کے ساتھ خاص نہ ہو اس کے بھی شروع میں ہو سکتا ہے حروفِ اَتَيْنَ ہو یا اَتَيْنَ نہ ہو۔ تو بہرحال جب وہ فعل کے ساتھ خاص نہ ہو، اسم میں بھی پایا جائے تو پھر شروع میں اَتَيْنَ ضرور ہونا چاہیے بھئی، تو اَتَيْنَ میں سے کوئی حرف شروع میں ضرور ہونا چاہیے۔ اس کے بعد یہاں پر فِي أَوَّلِهِ کی ضمیر کے بارے میں بات ہوئی تھی، فِي أَوَّلِهِ زِيَادَةٌ، فِي أَوَّلِهِ کی هَا ضمیر میں صاحبِ جامی نے بتلایا تھا کہ یہ هَا ضمیر یا تو راجع ہے وزنِ فعل کو یا مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ یعنی موزون کو راجع ہے۔ کس کو؟ یا تو یہ ضمیر راجع ہے وزنِ فعل کو یا مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ یا مختصر لفظوں میں کہو یا ضمیر یا تو راجع ہے وزنِ فعل کو یا موزون کو راجع ہے۔ اور دونوں صورتوں پر اعتراض ہوتا ہے۔ اگر یہ ضمیر کس کو لوٹائیں؟ وزنِ فعل کو، تو پھر وزنِ فعل اس کا تو آپ نے معنی کیا کیا؟ وزنِ فعل کسے کہتے، وزنِ فعل تو ایک صفت کا نام ہے ایک معنی کا نام ہے، آپ نے ہمیں کیا کہا؟ وزنِ فعل کسے کہتے ہیں؟ كَوْنُ الِاسْمِ عَلَى وَزْنٍ، اسم کا ایسے وزن پر ہونا جو کس میں سے ہو؟ اوزانِ فعل میں سے۔ تو آپ نے وزنِ فعل کا مصدری ترجمہ کیا، اور مصدر کس کا نام ہے؟ ایک معنی کا نام ہے جس کا الگ خارج میں وجود نہیں، یہ کسی کی صفت ہوتا ہے، تو مصدر کا تو اپنا الگ وجود نہیں۔ تو آپ نے وزنِ فعل کا کیا معنی کیا؟ مصدری معنی کیا۔ معلوم ہوا وزنِ فعل ایک معنی کا نام ہے۔ تو انہوں نے کیا کہا؟ فِي أَوَّلِهِ زِيَادَةٌ، اس وزنِ فعل کے شروع میں زیادتی ہو حرف کی۔ کس کی زیادتی ہو؟ حرف۔ بھئی شروع اور آخر تو لفظ کا ہوتا ہے معنی کا تو شروع اور آخر نہیں ہوتا۔ معنی تو وہ مفہوم ہے جو ذہن میں آتا ہے کسی چیز کا، اس کا تو شروع اور آخر لفظ کا شروع اور آخر ہوتا ہے جیسے زید، زید کے شروع میں زا ہے تو آخر میں دال ہے۔ تو انہوں نے کیا کہا؟ فِي أَوَّلِهِ زِيَادَةٌ، اس کے، اس وزنِ فعل کے شروع میں زیادتی ہو۔ تو پہلا اعتراض یہ کہ بھئی وزنِ فعل یہ تو ایک معنی کا نام ہے آپ نے اس کا مصدری ترجمہ کیا اور معنی کا تو شروع اور آخر نہیں ہوتا۔ نیز کیا کہا؟ اس وزنِ فعل کے شروع میں زیادتی ہو یعنی ایک حرف زائد ہو۔ بھئی حرف زائد ہونا یہ معنی میں تو نہیں ہوگا یہ تو لفظ میں زائد ہوگا، معنی کے اندر تو حرف زائد نہیں ہو سکتا۔ معنی تو وہ مفہوم ہے جو ذہن میں آیا ہے اس میں تو حرف زائد نہیں ہوگا، زائد حرف کس میں ہوگا؟ لفظ کے اندر ہوگا۔ تو یہ اعتراض ہوا۔ اور اگر یہ ضمیر راجع کریں مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ، وہ اسم جو وزنِ فعل پر ہے یعنی موزون کو راجع کریں تو اس پر بھی اشکال ہوتا ہے کہ پیچھے تو موزون کا کہیں ذکر ہی نہیں آیا، مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ کا ذکر ہی نہیں آیا۔ وزنِ فعل کا تو ذکر آیا، مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ کا ذکر تو نہیں آیا۔ تو دونوں کا جواب میں نے ذکر کیا تھا کہ اگر یہ ضمیر کس کو لوٹائیں؟ وزنِ فعل کو، اور آپ کیا کہیں کہ وزنِ فعل کے اندر تو حرف زائد نہیں ہو سکتا؟ تو جواب میں نے ذکر کیا تھا کہ ضمیر تو راجع ہے وزنِ فعل کو لیکن مراد مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ ہے۔ مراد کیا ہے؟ توجہ ہے؟ یا ضمیر راجع ہے وزنِ فعل کو یا مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ کو، وزنِ فعل کو بھی ضمیر راجع کریں تو مراد مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ ہی ہے، یعنی وزنِ فعل بول کر موزون ہی مراد ہے یعنی صفت بول کر موصوف مراد ہے۔ جو اسم وزنِ فعل پر ہوگا وہ ہے موزون، اور وزنِ فعل کیا ہے اس کی صفت۔ تو ضمیر کس کو راجع کی؟ وزنِ فعل کو یعنی صفت کو راجع کی اور مراد کون ہے؟ موصوف مراد ہے، صفت بول کر موصوف مراد ہے۔ تو وزنِ فعل بول کر موزون مراد ہے اور موزون کے شروع میں تو حرف کی زیادتی ہو سکتی ہے بھئی کیونکہ وہ تو لفظ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اور دوسرا احتمال کیا تھا؟ ضمیر کس کو راجع کریں؟ مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ، اس پر کیا اشکال تھا کہ پیچھے تو مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ کا کوئی ذکر نہیں ہوا، موزون کا کوئی ذکر نہیں ہوا؟ تو جواب یہ کہ جب وزنِ فعل کا ذکر ہو گیا تو موزون کا ذکر بھی ہو گیا معنی کے اعتبار سے۔ کیونکہ وزنِ فعل جس اسم میں پایا جائے گا وہی کیا ہے؟ موزون ہے، تب ہی یہ سبب بنے گا غیرِ انصراف کا جب کسی اسم میں پایا جائے گا اور جس اسم میں پایا جائے گا وہ کیا ہوا؟ مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ ہو گیا۔ تو مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ اس کا ذکر لفظوں میں تو نہیں ہوا لیکن معناً اس کا مقدم ذکر ہو چکا ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: ﴿وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ﴾ وَلِأَبَوَيْهِ میت کے والدین جو ہیں، ماں باپ جو ہیں ان کے لیے، ان میں سے ہر ایک کے لیے سدس ہے بھئی، ان کے لیے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے وَلِأَبَوَيْهِ یہ هَا ضمیر راجع ہے میت کو اور پیچھے تو میت کا کوئی ذکر نہیں ہوا، تو جواب علماء کیا دیتے ہیں کہ میت کا ذکر معناً ہو چکا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ بات وراثت کی چل رہی ہے اور وراثت وہیں پر ہوگی جہاں پر کوئی میت ہو، تو جب وراثت کا ذکر چل پڑا تو معنی کے اعتبار سے میت کا بھی ذکر ہو چکا۔ اسی طرح جب وزنِ فعل کا ذکر ہوا اور یہ وزنِ فعل کس میں پایا جائے گا؟ اسم کے اندر پایا جائے گا، تو جب وزنِ فعل کا ذکر ہوا تو معناً موزون کا بھی ذکر ہو گیا۔ تو بہرحال چاہے ضمیر وزنِ فعل کو راجع کریں یا مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ، دونوں صورتوں میں مراد مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ ہی ہے۔ وزنِ فعل کو بھی راجع کریں تو کیا مراد ہے؟ مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ یعنی صفت بول کر موصوف مراد ہے کیونکہ وزنِ فعل کے شروع میں حرف زائد نہیں ہو سکتا، موزون کے شروع میں حرف زائد ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد پھر بات آئی تھی زِيَادَةٌ کی ترکیب بھئی۔ زِيَادَةٌ کے اندر انہوں نے بتلایا تھا کہ زِيَادَةٌ میں تنوین عوض ہے مضاف الیہ سے۔ اس موزون کے شروع میں زیادتی ہو، زِيَادَةٌ أَيْ زِيَادَةُ حَرْفٍ، یہ زِيَادَةٌ کی تنوین عوض ہے کس سے؟ مضاف الیہ سے، جیسے الف لام عوض ہوتا ہے کبھی مضاف الیہ سے۔ اسی طرح یہ تنوین بھی کبھی عوض ہوتی ہے مضاف الیہ سے۔ تو زِيَادَةٌ أَيْ زِيَادَةُ حَرْفٍ بھئی، اس کے شروع میں حرف کی زیادتی ہو۔ توجہ ہے؟ تو ایک ترکیب یہ اور دوسری ترکیب کیا؟ کہ زِيَادَةٌ یہ مصدر ہے اور مصدر کبھی اسمِ فاعل کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی اسمِ مفعول۔ تو یہاں زِيَادَةٌ بمعنی اسمِ فاعل یعنی زَائِدٌ کے ہو جائے گا، زَائِدٌ کے۔ تو عبارت کیا بن گئی؟ فِي أَوَّلِهِ زَائِدٌ بھئی اور زَائِدٌ صفت ہے صفت کے لیے ہمیشہ موصوف چاہیے تو اس کا موصوف محذوف نکال لیں گے: أَيْ حَرْفٌ زَائِدٌ، فِي أَوَّلِهِ حَرْفٌ زَائِدٌ۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی؟ تو زِيَادَةٌ میں کتنی ترکیبیں ہیں؟ دو۔ یا تو یہ تنوین عوض ہے مضاف الیہ سے، اصل میں کیا ہے؟ زِيَادَةُ حَرْفٍ، یا یہ زیادت کس معنی میں ہے؟ زَائِدٌ کے معنی میں۔ ہے اور اس کے لیے موصوف محذوف ہے أَيْ حَرْفٌ زَائِدٌ۔ پھر میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب اس تنوین کو عوض بنائیں مضاف الیہ سے زِيَادَةُ حَرْفٍ، توجہ ہے؟ زِيَادَةُ حَرْفٍ، جب اس تنوین کو عوض بنائیں مضاف الیہ سے تو پھر اس صورت میں بھی صفت کی اضافت ہو رہی ہے موصوف کی۔ زِيَادَةُ حَرْفٍ صفت کی اضافت ہے؟ بھئی زِيَادَةُ حَرْفٍ، زِيَادَةُ ہے مضاف، حَرْفٍ ہے مضاف الیہ۔ یہ دراصل صفت کی اضافت ہو رہی ہے موصوف کی طرف۔ کلامِ عرب میں کبھی ایسے کرتے ہیں کہ صفت کو اٹھا کر موصوف پر مقدم کر دیتے ہیں اور اس کی طرف اضافت کر دیتے ہیں۔ جیسے رَجُلٌ ضَارِبٌ، رَجُلٌ ضَارِبٌ، رَجُلٌ موصوف ضَارِبٌ اس کی صفت۔ اس ضَارِبٌ کو اٹھاتے ہیں اور رَجُلٌ پر مقدم کر دیتے ہیں اور پھر اس کی طرف اضافت کرتے ہیں لیکن براہِ راست اضافت نہیں کریں گے اسے مصدر بنا لیں گے۔ کیا بنا لیں گے؟ مثلاً مصدر بنا لیں گے، تو کیا بن جائے گا؟ ضَرْبُ رَجُلٍ، رَجُلٌ ضَارِبٌ سے کیا بنا لیا؟ ضَرْبُ رَجُلٍ، صورت سمجھ میں آ گئی؟ توجہ ہے؟ یہاں بھی زِيَادَةُ حَرْفٍ ہے۔ تو اصل میں یہ زیادت کیا تھی؟ صفت ہے حرف کی، اس کو ذرا مؤخر کرو اور پھر اسے اسمِ فاعل بنا لو، کیا بن گیا؟ حَرْفٌ زَائِدٌ۔ اصل میں کیا تھا؟ حَرْفٌ زَائِدٌ، پھر زَائِدٌ کو اٹھا کر مقدم کر دیا اور مصدر بنا کر کیا کر دی؟ اضافت کر دی زِيَادَةُ حَرْفٍ۔ حَرْفٌ زَائِدٌ کیا معنی؟ ایسا حرف جو زائد ہے، اور زِيَادَةُ حَرْفٍ کا کیا معنی؟ حرف کا زائد ہونا، بات ایک ہی ہے یا نہیں؟ بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ تو زِيَادَةُ حَرْفٍ کہہ لیں یا حَرْفٌ زَائِدٌ کہہ لیں بھئی۔ اس کے بعد كَزِيَادَتِهِ کی بات آئی۔ كَزِيَادَتِهِ أَيْ كَزِيَادَةِ حَرْفٍ فِي أَوَّلِ الْفِعْلِ۔ عبارت کیا ہے؟ كَزِيَادَةِ حَرْفٍ کہ جیسے کہ حرف کی زیادتی ہوتی ہے فِي أَوَّلِ الْفِعْلِ کس میں؟ عبارت پہ نظر ہے؟ أَوْ يَكُونَ فِي أَوَّلِهِ زِيَادَةٌ كَزِيَادَتِهِ، یا اس موزون کے شروع میں بھی ایسے ہی حرف زائد ہو جیسے کہ حرف زائد ہوتا ہے فِي أَوَّلِ الْفِعْلِ کس میں؟ فعل کے شروع میں۔ تو كَزِيَادَتِهِ هَا ضمیر حرف کو راجع ہے۔ توجہ ہے؟ تو کیا بن گئی عبارت؟ كَزِيَادَةِ حَرْفٍ، كَزِيَادَةِ، اور پھر اس میں وہی ترکیب: یا تو اس کو اسی طرح رکھیں كَزِيَادَةِ حَرْفٍ جیسے پیچھے کیا آیا تھا؟ زِيَادَةُ حَرْفٍ۔ اور یا كَزِيَادَةِ حَرْفِهِ یہ صفت کی اضافت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ موصوف کی طرف، تو ان کو صفت موصوف بنا دیں أَيْ حَرْفٍ زَائِدٍ بھئی فِي أَوَّلِ الْفِعْلِ کس کے شروع میں ہو؟ فعل کے شروع میں ہو بھئی۔ اور نیز بتایا تھا غَيْرَ قَابِلٍ کہ اس حال میں کہ وہ وزنِ فعل یا مَا كَانَ عَلَى وَزْنِ الْفِعْلِ تا کو قبول نہ کرتا ہو بھئی۔ اور میں نے بتایا تھا یہ حال ہے فِي أَوَّلِهِ کی هَا ضمیر سے بھئی۔ پھر صاحبِ جامی نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہاں مصنف کو ایک دو قیدیں اور بھی ذکر کرنی چاہیے تھیں: غَيْرَ قَابِلٍ لِلتَّاءِ قِيَاسًا، یہ قِيَاسًا کی قید بھی لگانی چاہیے تھی، وَبِالِاعْتِبَارِ الَّذِي امْتَنَعَ مِنَ الصَّرْفِ لِأَجْلِهِ یہ قید بھی لگانی چاہیے تھی۔ کہ وہ تا کو قبول نہ کرے قِيَاسًا یعنی قیاس کے مطابق تا کو قبول نہ کرے، قانون کے مطابق تا کو قبول نہ کرے، تاکہ أَرْبَعُ اگر کسی کا نام رکھ دیا جائے تو اس کا اعتراض وارد نہ ہو۔ أَرْبَعُ بھئی آپ جانتے ہیں أَرْبَعَةٌ عدد کے لیے وضع ہے اور یہ تا کو قبول کرتا ہے، اس کے ساتھ تا جڑتی ہے لیکن اس کے ساتھ تا خِلافُ الْقِيَاس جڑتی ہے۔ ویسے تو عام لفظوں میں تا مؤنث کے لیے جڑتی ہے لیکن یہ جو عدد کے ساتھ تا جڑتی ہے یہ مذکر کے لیے ہے، یہ تذکیر کے لیے ہے۔ مثلاً آپ نے مرد کے بارے میں بتانا ہو چار مرد تو آپ کہیں گے أَرْبَعَةُ رِجَالٍ، تا کے ساتھ کہیں گے۔ اور مؤنث کے لیے کہنا ہو تو بغیر تا کے کہیں گے أَرْبَعُ نِسْوَةٍ بھئی۔ معلوم ہوا یہ أَرْبَعَةٌ کے اندر تا کون سی ہے؟ یہ قیاس کے مطابق ہے یا خلافِ قیاس ہے؟ خلافِ قیاس ہے۔ لہٰذا اب أَرْبَعُ کسی کا نام رکھ دیا جائے تو ایک اس میں علمیت ہے ایک وزنِ فعل ہے، یہ غیرِ منصرف ہوا، حالانکہ یہ تو تا کو قبول کر لیتا ہے۔ آپ نے تو ہمیں کیا کہا؟ وہ وزنِ فعل تا کو قبول، تو أَرْبَعُ ایسا وزنِ فعل ہے جو فعل کے ساتھ خاص نہیں اسم میں بھی پایا جاتا ہے اور اس کے اندر شرط کیا تھی کہ شروع میں حروفِ اَتَيْنَ میں سے کوئی ہو، أَرْبَعُ کے شروع میں بھی حروفِ اَتَيْنَ میں سے ہمزہ ہے، اور نیز دوسری شرط کیا تھی وہ تا کو قبول نہ کرتا ہو، یہ تا کو قبول کر لیتا ہے۔ لہٰذا اس وزنِ فعل کو مؤثر نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ پھر بھی مؤثر ہے، أَرْبَعُ کسی کا نام رکھ دیں تو یہ غیرِ منصرف ہے۔ کیوں؟ کیونکہ یہ تا کو قِيَاسًا نہیں قبول کر رہا بلکہ خلافِ قیاس قبول کر رہا ہے، یہ تا تانیث کے لیے نہیں ہے بلکہ تذکیر کے لیے ہے۔ نیز یہ قید بھی ساتھ لگانی چاہیے تھی کہ تا کو قبول نہ کرے اس اعتبار سے جس اعتبار سے غیرِ منصرف ہے، کسی دوسرے اعتبار سے تا کو قبول کرے، تاکہ أَسْوَد کا اعتراض بھی ختم ہو جائے۔ آپ نے پڑھا ہے أَسْوَد یہ کالے سانپ کو کہتے ہیں۔ یہ اصل میں تو کالی چیز کے لیے وضع تھا لیکن کثرتِ استعمال سے یہ اسم بن گیا کالے رنگ کے سانپ کے لیے۔ توجہ ہے؟ تو غلبۂ اسمیت اس پر آ گیا، اسم ہونا اس پر غالب ہو گیا، اب یہ اس کے لیے بطورِ اسم ہے۔ لیکن پھر بھی یہ غیرِ منصرف ہے۔ أَسْوَد، ایک تو وزنِ فعل ہے، دوسرا وصفِ اصلی ہے بھئی، وصفِ اصلی ہے۔ تو وصفِ اصلی ہونے کے اعتبار سے یہ غیرِ منصرف ہے اور یہ تا کو قبول کر لیتا ہے، مذکر ہو تو أَسْوَد کہتے ہیں اور مؤنث سانپ ہو تو کیا کہتے ہیں؟ أَسْوَدَةٌ کہتے ہیں۔ اب دیکھو أَسْوَد میں کون سے دو سبب؟ ایک وصفِ اصلی اور دوسرا وزنِ فعل ہے، اور یہ تو تا کو قبول کر رہا ہے أَسْوَدَةٌ مؤنث سانپ کے لیے استعمال ہوتا ہے، تو یہ تو غیرِ انصراف کا سبب نہیں بننا چاہیے تھا لیکن یہ پھر بھی غیرِ منصرف ہے۔ کیوں؟ کیونکہ یہ تا کو قبول کر رہا ہے اور وجہ سے، اور غیرِ منصرف ہے اور وجہ سے۔ یہ غیرِ منصرف ہے کس وجہ سے؟ وصفِ اصلی کے اعتبار سے یہ غیرِ منصرف ہے، اس میں کون سا سبب ہے ایک؟ وصفِ اصلی۔ اور یہ تا کو قبول کر رہا ہے وصفِ اصلی ہونے کے اعتبار سے نہیں بلکہ غلبۂ اسمیت کی وجہ سے۔ یہ جو أَسْوَد ہے نا یہ صفتِ مشبہ ہے اور صفتِ مشبہ أَفْعَلُ وزن پر جب آئے تو اس کی مؤنث فَعْلَاءُ آتی ہے، کیا آتی ہے؟ فَعْلَاءُ، الف کے بعد ہمزہ بھی ہے۔ تو أَسْوَد، أَسْوَد غیرِ منصرف ہے کس اعتبار سے؟ وصفِ اصلی کے اعتبار سے، اور وصفِ اصلی کے اعتبار سے اس کی مؤنث أَسْوَدَةٌ آنی چاہیے تھی یا سَوْدَاءُ آنی چاہیے تھی؟ سَوْدَاءُ آنی چاہیے تھی۔ تو یہ غیرِ منصرف ہے وصفِ اصلی کے اعتبار سے، اور یہ جو تا کو قبول کر رہا ہے وہ وصف ہونے کے اعتبار سے نہیں قبول کر رہا بلکہ غلبۂ اسمیت کہ یہ اب اسم بن چکا ہے اس لیے تا کو قبول کر رہا ہے۔ تو اس کا تا کو قبول کرنا اس اعتبار سے نہیں ہے جس اعتبار سے یہ غیرِ منصرف ہے بلکہ اس کا تا کو قبول کرنا اور۔ بات سمجھ؟ تو یہ تا کو قبول کر رہا ہے اور وجہ سے اور غیرِ منصرف ہے اور وجہ سے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اب آئیے آج کا سبق دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ تَكُونُ فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ بِالسَّبَبِيَّةِ الْمَحْضَةِ أَوْ مَعَ الشَّرْطِيَّةِ بِسَبَبٍ آخَرَ، وَاحْتَرَزَ بِذٰلِكَ عَمَّا تُجَامِعُ أَلِفَيِ التَّأْنِيثِ أَوْ صِيغَةَ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ، جی۔ صاحبِ کافیہ نے اسبابِ منعِ صرف بیان کر دیے۔ نو اسبابِ منعِ صرف ہیں اور صاحبِ کافیہ نے ہر ایک کی تفصیل بیان کر دی۔ اب وہ غیرِ انصراف کی بحث کے اختتام پر دو قیمتی ضابطے آپ کو بتلانا چاہتے ہیں، جس کے بعد یہ غیرِ منصرف کی بحث مکمل ہو جاتی ہے۔ دو قیمتی ضابطے بیان فرمانا چاہتے ہیں۔ پہلا ضابطہ آپ کو یہ بتلائیں گے کہ ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہے یعنی غیرِ انصراف کا سبب بن رہی ہے، اس اسمِ غیرِ منصرف کو اگر نکرہ بنا دیا جائے یعنی اس سے علمیت کو ختم کر دیا جائے تو وہ منصرف بن جائے گا۔ ہر وہ غیرِ منصرف جس کے اندر ایک سبب کیا ہے؟ علمیت ہے، علمیت اس کے اندر مؤثر ہے، علمیت سبب بن رہی ہے غیرِ انصراف کا، تو اگر آپ اس میں سے علمیت کو ختم کر دیں یعنی اس کو نکرہ بنا دیں تو وہ منصرف ہو جائے گا۔ ضابطہ سمجھ میں آیا؟ تو پہلا یہ ضابطہ ذکر فرمائیں گے بھئی کہ ہر وہ اسم جس کے اندر ایک سبب علمیت ہے اس کو اگر نکرہ بنا دیا جائے یعنی علمیت کو ختم کر دیا جائے تو وہ منصرف ہو جائے گا بھئی۔ اب نکرہ وہ کیسے بنے گا اس کا طریقہ بھی آپ کو بتلائیں گے بھئی صاحبِ جامی۔ نکرہ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پوری جماعت کا وہ نام رکھ دیا جائے تو وہ اب نکرہ بن جائے گا۔ مثلاً دیکھو آپ کے ایک ساتھی کا نام ہے زید۔ تو جیسے ہی میں زید کہتا ہوں آپ کے ذہن میں فوراً زید کی صورت آ جاتی ہے، معلوم ہوا لفظِ زید معرفہ ہے۔ معرفہ کسے کہتے ہیں؟ جو کسی معین ذات پر دلالت کرے۔ یہ معرفت سے ہے، معرفت کا معنی پہچان، یعنی جس کی آپ کو پہچان ہے وہ ہے معرفہ اور جس کی آپ کو پہچان نہیں وہ ہے نکرہ۔ تو معرفہ اسے کہتے ہیں جو معین ذات پر دلالت کرے، جیسے ہی میں نے زید کہا فوراً آپ کے ذہن میں زید کی صورت آ گئی، معلوم ہوا لفظِ زید معرفہ ہے، علم ہے۔ اور نکرہ جو ہے وہ ذاتِ غیرِ معین پر دلالت کرتا ہے، مثلاً میں نے کہا کتاب، دیکھو اب کوئی معین کتاب آپ کے ذہن میں نہیں آئی بھئی، جو آپ کے سامنے ہے یہ بھی کتاب ہے، آپ کے ساتھی کے سامنے یہ بھی کتاب ہے، تیسرے ساتھی کے سامنے ہے یہ بھی کیا ہے؟ کتاب۔ تو کتاب دیکھو یہ نکرہ ہے، یہ کسی معین چیز پر دلالت نہیں کر رہا۔ تو اب یہ جو زید جو آپ کے ایک ساتھی کا نام تھا، اب یہ اگر ایک پوری جماعت کا نام رکھ دیا جائے مثلاً دس طلبہ ہیں اس پوری جماعت کا نام زید رکھ دیا گیا، اب دیکھو میں نے کہا کل میرے پاس زید آیا تھا، کچھ آپ کو پتہ چلا ان دس میں سے کون سا ساتھی مراد ہے؟ نہیں، آپ کو پتہ نہیں چلا، معلوم ہوا زید کا لفظ نکرہ ہو چکا ہے کیونکہ اب یہ ایک کا نام نہیں ہے بلکہ پوری جماعت کا نام ہے، تو اب یہ نکرہ ہے۔ تو علمیت کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کہ پوری ایک جماعت کا نام کیا رکھ دیا جائے؟ ایک پوری جماعت کو اس نام کے ساتھ موسوم کر دیا جائے تو اس سے علمیت ختم ہو جائے گی۔ طریقہ سمجھ میں آ گیا؟ تو حاصلِ کلام کیا ہوا کہ ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر تھی اور غیرِ انصراف کا سبب بن رہی تھی، اس کو اگر نکرہ بنا دیا جائے تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف بن جائے گا بھئی۔ اب اس میں تفصیل میں جانے سے پہلے ایک چھوٹی سی بات یاد رکھیں بھئی جو آپ پہلے بھی پڑھ چکے ہیں۔ آپ پڑھ چکے ہیں کہ تانیث دو قسم پر ہے: ایک تانیثِ لفظی ہے اور ایک تانیثِ معنوی ہے۔ پھر یہ جو تانیثِ لفظی ہے یہ پھر تین قسم پر ہے: یا تو یہ تانیث بالتاء ہوگی یعنی لفظوں میں گول تا آئے گی، یا یہ تانیث ہوگی الفِ مقصورہ کے ساتھ یا الفِ ممدودہ کے ساتھ۔ تو گویا تانیثِ لفظی تین قسم کی ہو گئی: ایک تانیث بالتاء، ایک تانیث بالالف المقصورۃ اور ایک تانیث بالالف الممدودۃ۔ جبکہ تانیثِ معنوی، اس کے اندر آپ پڑھ چکے ہیں کہ وہاں پر، وہاں پر تا مقدر ہوتی ہے، کیا ہوتی ہے؟ لفظوں میں نہیں ہوتی تا مقدر ہوتی ہے۔ تو گویا تانیث کی کل چار قسمیں بن گئیں: ایک تانیثِ لفظی ہے بالتاء، ایک تانیث بالالف المقصورۃ ہے، ایک تانیث بالالف الممدودۃ ہے، اور ایک تانیثِ معنوی ہے جو معنی کے اعتبار سے مؤنث ہے، لفظوں میں کوئی تانیث والی علامت نہیں اور اس کے اندر بھی دراصل تا مقدر ہوتی ہے۔ تو گویا تانیث بالتاء دو قسم پر ہو گئی: ایک تانیثِ لفظی، ایک تانیثِ معنوی۔ دونوں میں کیا ہے؟ تا ہے، ایک میں تا لفظوں میں ہے ایک میں تا لفظوں میں نہیں ہے بلکہ مقدر ہے۔ اور تانیث بالالف المقصورۃ والممدودۃ اس کو بھی ایک ہی قسم ہم بنا لیتے ہیں کہ تانیث بالالف ہے۔ تو گویا تانیث دو قسم پر ہی ہو گئی: ایک تانیث بالتاء، ایک تانیث بالالف۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تانیث بالالف، کوئی میں نے مقصورہ یا ممدودہ کی قید لگائی؟ نہیں لگائی، تو اس میں دونوں داخل ہو گئے، تو ایک ہوئی تانیث بالالف اور ایک تانیث بالتاء ہوئی، اور تانیث بالتاء پھر یہ کتنی قسم پر ہے؟ دو قسم پر ہے، یا تا لفظوں میں ہوگی یا مقدر ہوگی، تو تانیث بالتاء میں تانیثِ لفظی بھی آ گئی تانیثِ لفظی بالتاء، اور تانیثِ معنوی بھی اسی کے اندر آ گئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو گویا تانیث کی کل کتنی قسمیں ہو گئیں؟ دو: ایک تانیث بالتاء اور ایک تانیث بالالف۔ تانیث بالتاء پھر کتنی قسم پر؟ دو قسم پر: یا تانیث بالتاء ہے لفظاً یا تانیث بالتاء ہے معناً بھئی۔ اور تانیث بالالف بھی کتنی قسم پر؟ دو قسم پر: یا تانیث بالالف المقصورۃ ہے یا تانیث بالالف الممدودۃ ہے۔ تو حاصلِ کلام یہ کہ تانیث کی دو قسمیں ہم نے بنا لیں: ایک تانیث بالتاء اور ایک تانیث بالالف۔ اب یاد رکھو، یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں، ان اسبابِ منعِ صرف میں سے وصف وہ ایسا سبب ہے جس کے ساتھ علمیت کبھی جمع نہیں ہو سکتی۔ یہ اسبابِ منعِ صرف جو نو آپ نے پڑھے تھے ان میں سے وصف ایسا سبب ہے جس کے ساتھ کبھی علمیت جمع نہیں ہو سکتی، کیونکہ وصف دلالت کرتا ہے ذاتِ مبہم پر اور علم دلالت کرتا ہے ذاتِ معین پر۔ زید میں نے کہا تو ایک معین ساتھی کا نام ہے مثلاً، وہ فوراً آپ کے ذہن میں اس کی صورت آ گئی، تو علم دیکھو معین... معیّن ذات پر دلالت کرتا ہے اور وصف ذاتِ مبہم پر دلالت کرتا ہے، جیسے ضَارِب، ضَارِب کا معنی کوئی ایسی ذات جو پٹائی کرنے والی ہے۔ اب میں نے آپ کے سامنے لفظِ ضَارِب کہا، کوئی آپ کو پتہ چلا اس سے کون مراد ہے؟ نہیں، پتہ نہیں چلا۔ ہو سکتا ہے ضَارِب زید ہو، ہو سکتا ہے عمرو ہو، ہو سکتا ہے بکر ہو، ہو سکتا ہے خالد ہو۔ تو ضَارِب ذات مَعَ الوصف پر دلالت تو کر رہا ہے لیکن وہ ذات متعین نہیں ہے بلکہ مبہم ہے، آپ اس کو کسی بھی ذات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ تو وصف ذاتِ مبہم پر دلالت کرتا ہے یا یوں کہو وہ ذاتِ غیرِ معین پر دلالت کرتا ہے اور علم ذاتِ معین پر دلالت کرتا ہے تو یہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ ایک ہی لفظ علم بھی ہو، وصف بھی ہو، تو اس کا تو مطلب یہ ہے یہ معین ذات پر بھی دلالت کر رہا ہے اور غیرِ معین پر بھی دلالت کر رہا ہے اور ایسا نہیں ہو سکتا ایک ہی لفظ معین ذات پر بھی دلالت کرے اور غیرِ معین پر بھی دلالت کرے۔ تو اسبابِ منعِ صرف میں سے وصف ایسا سبب ہے جو علم کے ساتھ کبھی جمع نہیں ہوتا۔ پھر کچھ اسبابِ منعِ صرف وہ ہیں جو خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ وہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں، وہ علمیت کے محتاج نہیں، علمیت ان کے ساتھ آ بھی جائے تو وہ مؤثر نہیں، وہ اپنا اثر نہیں دکھائے گی کیونکہ وہ لفظ پہلے ہی غیرِ منصرف ہے۔ اور وہ کون کون سے سبب ہیں جو دو سببوں کے قائم مقام ہیں؟ ایک جمع ہے اور ایک تانیث بالالف ہے۔ جمع یعنی جس میں منتہى الجموع کا صیغہ ہو، یہ جمع خود دو سببوں کے قائم مقام ہے۔ اور ایک تانیث بالالف ہے چاہے الفِ ممدودہ ہو چاہے الفِ مقصورہ، یہ بھی دو سببوں کے قائم مقام ہے۔ تو یہ دونوں کیا ہیں؟ یہ جمع اور تانیث بالالف یہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں، یہ علمیت کے محتاج نہیں، یہ جب کسی لفظ میں آ جائیں گے تو یہ خود ہی دو سببوں کے قائم مقام بنیں گے، ان کے ساتھ اگر علمیت آ بھی گئی وہ علمیت مؤثر نہیں وہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بن رہی کیونکہ کلمہ پہلے سے ہی غیرِ منصرف ہے کیونکہ وہ جمع خود ہی دو سببوں کے قائم مقام ہے یا وہ تانیث کے جو الف ہیں وہ خود ہی دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو وصف اس کے ساتھ کبھی علمیت جمع نہیں ہو سکتی، اور جمع اور تانیث بالالف کے ساتھ علمیت جمع تو ہو سکتی ہے لیکن وہ مؤثر نہیں وہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گی کیونکہ یہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ اور بعض سبب وہ ہیں کہ جن کے ساتھ علمیت جمع ہو جاتی ہے اور مؤثر بھی ہوتی ہے، غیرِ انصراف کا سبب بھی بنتی ہے لیکن ان کے لیے شرط نہیں ہے اور وہ دو ہیں: عدل اور وزنِ فعل۔ عدل اور وزنِ فعل کے ساتھ علمیت جمع ہوتی ہے اور مؤثر بھی ہوتی ہے، غیرِ انصراف کا سبب بھی بنتی ہے لیکن ان کے لیے شرط نہیں کہ علمیت ہوگی تو عدل ہوگا، علمیت ہوگی تو وزنِ فعل ہوگا، نہیں ان کے لیے شرط نہیں ہے۔ توجہ ہے؟ بعض سبب وہ ہیں ان کے ساتھ علمیت جمع ہی نہیں ہو سکتی جیسے وصف ہے، بعض کے ساتھ علمیت جمع تو ہو سکتی ہے لیکن مؤثر نہیں اور وہ کون کون سے ہیں؟ جمع ہے اور تانیث بالالف ہے کیونکہ وہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ اور بعض کے ساتھ علمیت جمع ہوتی ہے، مؤثر بھی ہوتی ہے لیکن شرط نہیں ہوتی ان کے لیے کہ علمیت ہوگی تو یہ خود سبب بنیں گے ورنہ سبب نہیں بنیں گے، اور وہ دو کیا ہیں؟ عدل اور وزنِ فعل۔ توجہ ہے؟ عدل اور وزنِ فعل۔ دیکھو عدل اور وزنِ فعل ان کے ساتھ علمیت جمع ہو جاتی ہے اور مؤثر بھی ہوتی ہے، غیرِ انصراف کا سبب بھی بنتی ہے۔ جیسے عُمَر، عُمَر کے اندر کون سے دو سبب ہیں؟ ایک علمیت ہے اور ایک عدل ہے۔ دیکھو عدل کے ساتھ علمیت جمع ہو گئی اور دونوں سبب بن رہے ہیں غیرِ انصراف کا۔ اسی طرح وزنِ فعل کے ساتھ بھی علمیت جمع ہو جاتی ہے جیسے أَحْمَد، أَحْمَد اس میں ایک سبب کیا؟ علمیت اور ایک وزنِ فعل، اور علمیت مؤثر بھی ہے، یہ غیرِ انصراف کا سبب بن رہی ہے۔ لیکن ان دونوں کے اندر علمیت شرط نہیں ہے، علمیت کے بغیر بھی یہ مؤثر ہوتے ہیں یہ عدل اور وزنِ فعل، جیسے ثُلَاثَ اور مَثْلَثَ، ثُلَاثَ اور مَثْلَثَ یہ غیرِ منصرف ہیں، ایک سبب کیا؟ عدل، اور ایک سبب وصف ہے۔ دیکھو علمیت نہیں ہے، علمیت کے بغیر بھی عدل مؤثر ہو رہا ہے۔ اور اسی طرح وزنِ فعل اس کے ساتھ وہ علمیت کے ساتھ جمع تو ہوتا ہے جیسے أَحْمَد میں جمع ہوا تھا لیکن علمیت اس کے لیے شرط نہیں جیسے أَحْمَر، جیسے أَحْمَر۔ أَحْمَر دیکھو اس میں ایک وزنِ فعل ہے ایک وصفیت ہے، تو یہ غیرِ منصرف ہے۔ تو دیکھو وزنِ فعل آیا بغیر علمیت کے۔ توجہ ہے؟ وزنِ فعل کے لیے علمیت شرط نہیں ہے ورنہ یہ أَحْمَر غیرِ منصرف نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ اس کے اندر تو علمیت نہیں ہے بھئی۔ تو عدل اور وزنِ فعل یہ دو ایسے سبب ہیں جن کے ساتھ علمیت جمع بھی ہوتی ہے اور یہ علمیت مؤثر بھی ہے یعنی غیرِ انصراف کا سبب بھی بنتی ہے لیکن علمیت ان کے لیے شرط نہیں، علمیت ہو یا نہ ہو یہ مؤثر رہتے ہیں۔ اور کچھ اسباب وہ ہیں جن کے اندر علمیت شرط ہے۔ اگر علمیت ہوگی تو وہ مؤثر ہیں وہ غیرِ انصراف کا سبب بنیں گے، اگر علمیت نہیں تو وہ غیرِ انصراف کا سبب بھی نہیں بنیں گے، اور وہ چار ہیں بھئی: ایک تانیث بالتاء ہے، ایک عجمہ ہے، ایک ترکیب ہے اور ایک الف نون مزیدتان ہیں۔ کون کون سے؟ تانیث بالتاء ہے، عجمہ ہے، ترکیب ہے اور الف نون مزیدتان۔ دیکھو تانیث بالتاء میں کتنی قسم کی تانیث آ گئی؟ دو قسم کی، تانیث بالتاء چاہے لفظاً ہو چاہے معناً ہو بھئی، وہ دونوں بھی آ گئے۔ تو تانیث بالتاء اس کے اندر علمیت شرط ہے آپ نے پڑھا تھا، طَلْحَةُ اس میں گول تا ہے تانیث بالتاء ہے لیکن اس کے لیے شرط کیا تھی؟ علمیت، علمیت ہے تو یہ تانیث بالتاء بھی مؤثر ہے ورنہ مؤثر نہیں۔ جیسے ضَارِبَةٌ، ضَارِبَةٌ کے اندر گول تا آ رہی ہے تانیث تو موجود ہے اب آپ سے کوئی پوچھے یہ منصرف ہے یا غیرِ منصرف؟ آپ کیا کہیں گے؟ منصرف ہے، یہ منصرف۔ اور پوچھے کہ اس کے اندر کتنے سبب ہیں؟ آپ کیا کہیں گے؟ جی ایک بھی سبب نہیں ہے، ایک بھی سبب نہیں، کیوں؟ کیونکہ تانیث بالتاء اگرچہ ہے لیکن مؤثر نہیں ہے، مؤثر ہی کب ہوگی جب اس کے ساتھ علمیت ہو بھئی۔ تو تانیث بالتاء تو ہے لیکن وہ مؤثر نہیں ہے یعنی سبب نہیں بن رہی تو ایک بھی سبب نہیں ہے اس کے اندر غیرِ انصراف والا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو تانیث بالتاء چاہے لفظاً ہو جیسے طَلْحَةُ اس کے اندر بھی علمیت شرط، اور تانیثِ معنوی ہو جیسے زَيْنَب اس کے اندر بھی علمیت شرط ہے، تو تانیث بالتاء چاہے لفظاً ہو یا معناً اس کے اندر علمیت شرط۔ اسی طرح ترکیب ہے، ترکیب کے اندر بھی علمیت شرط ہے جیسے بَعْلَبَكَّ، بَعْلَبَكَّ کسی کا نام رکھا اور علم ہے دیکھو علمیت، علمیت ہوگی تو یہ ترکیب مؤثر ہے علمیت نہیں تو یہ ترکیب بھی مؤثر نہیں۔ اسی طرح عجمہ ہے جیسے إِبْرَاهِيمَ، إِبْرَاهِيمَ عجمی نام ہے عجمہ غیرِ انصراف کا سبب بنتا ہے لیکن اس کے لیے پہلی شرط کیا کہ وہ کیا ہونا چاہیے؟ علم ہونا چاہیے، تو إِبْرَاهِيم بھی کیا ہے؟ علم ہے اس لیے اس میں عجمہ بھی مؤثر اور علمیت بھی مؤثر۔ اور اسی طرح الف نون مزیدتان ہیں، الف نون مزیدتان یہ بھی غیرِ انصراف کا سبب بنتے ہیں لیکن ان کے اندر بھی شرط علمیت ہے، جیسے عِمْرَان، عُثْمَان، سَلْمَان۔ دیکھو ان سب کے اندر الف نون مزیدتان ہیں اور ساتھ ساتھ علمیت بھی ہے۔ تو بعض اسبابِ منعِ صرف ایسے ہیں جن کے ساتھ علمیت جمع بھی ہوتی ہے، مؤثر بھی ہوتی ہے اور خود ان کے لیے وہ علمیت شرط بھی ہے، علمیت ہے تو وہ خود بھی مؤثر ہیں اگر علمیت نہیں تو وہ مؤثر بھی نہیں، اور وہ کتنے ہیں؟ چار ہیں، کون کون سے؟ تانیث بالتاء، اور عجمہ ہے، اور ترکیب ہے، اور الف نون مزیدتان۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو حاصلِ کلام یہ کہ اسبابِ منعِ صرف چار قسم پر ہیں: کچھ وہ ہیں جو علمیت کے ساتھ جمع ہی نہیں ہو سکتے جیسے وصف ہے، کچھ وہ ہیں جو علمیت کے ساتھ جمع تو ہو سکتے ہیں لیکن ان میں علمیت مؤثر نہیں کیونکہ وہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں اور وہ دو ہیں بھئی کون کون سے؟ جمع اور تانیث بالالف بھئی۔ اور کچھ اسباب وہ ہیں جن کے ساتھ علمیت جمع بھی ہوتی ہے، مؤثر بھی ہوتی ہے لیکن شرط نہیں اور وہ دو ہیں کون سے دو؟ عدل ہے اور وزنِ فعل ہے۔ اور کچھ اسباب وہ ہیں جن کے ساتھ علمیت جمع بھی ہو سکتی ہے اور مؤثر بھی ہوتی ہے اور ان کے اندر شرط بھی ہوتی ہے اور وہ چار ہیں کون کون سے؟ تانیث بالتاء ہے، عجمہ ہے، ترکیب ہے اور الف نون مزیدتان۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر سنو بھئی: بھئی اسبابِ منعِ صرف ہیں نو، کتنے ہیں؟ نو اسبابِ منعِ صرف ہیں۔ اس میں سے علمیت کو تو نکال دو کیونکہ علمیت ہی کی تو ہم بات کر رہے ہیں، تو باقی کتنے رہ گئے؟ آٹھ۔ آٹھ میں سے ایک وصف ہے وصف کو بھی نکال دو کیونکہ وصف تو علمیت کے ساتھ جمع ہی نہیں ہو سکتا، باقی کتنے رہ گئے؟ سات۔ سات میں سے جمع کو بھی نکال دو کیونکہ جمع کے ساتھ اگرچہ علمیت جمع بھی ہو جائے پھر بھی وہ مؤثر نہیں کیونکہ جمع خود کتنے سببوں کے قائم مقام؟ دو سببوں کے قائم مقام ہے۔ تو وہ بھی نکل گیا کتنے رہ گئے؟ چھ۔ اور اسی طرح تانیث بالالف بھی نکل گیا۔ تانیث بالالف تو نکلا ہے لیکن تانیث بالتاء ابھی بھی باقی ہے تو گویا ابھی بھی چھ سبب باقی ہیں۔ ان چھ کے اندر چار کے اندر علمیت شرط ہے اور دو کے اندر علمیت شرط نہیں۔ وہ دو کون سے ہیں جن کے ساتھ علمیت شرط نہیں ہے؟ عدل ہے اور وزنِ فعل ہے۔ اور وہ چار کون سے ہیں جن کے ساتھ علمیت شرط ہے؟ وہ تانیث بالتاء ہے اور عجمہ ہے، ترکیب ہے اور الف نون مزیدتان ہیں۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ اب مزید تفصیل یاد رکھو۔ مزید تفصیل کہ ان میں سے عدل اور وزنِ فعل کے ساتھ علمیت جمع ہوتی ہے لیکن شرط نہیں۔ تو ایک لفظ تھا اس میں ایک سبب عدل یا وزنِ فعل تھا اور ایک سبب کیا تھا؟ علمیت۔ توجہ ہے؟ جیسے عُمَر اور أَحْمَد، ان دونوں میں عُمَر اور أَحْمَد دونوں میں ایک سبب تو علمیت ہے دوسرا سبب عُمَر میں کیا ہے؟ عدل ہے، اور أَحْمَد میں کیا ہے؟ وزنِ فعل۔ اس میں سے اگر ہم علمیت کو ختم کر دیں یعنی ایک پوری جماعت کا نام عُمَر رکھ دیں یا ایک پوری جماعت کا نام أَحْمَد رکھ دیں تو علمیت ختم ہو جائے گی اور یہ کلمہ کیا بن جائے گا؟ منصرف۔ البتہ ایک سبب ابھی بھی اس میں ہے۔ علمیت تو ختم ہو گئی لیکن ایک سبب عدل یا وزنِ فعل ابھی بھی اس کے اندر ہے۔ توجہ ہے؟ جبکہ وہ اسباب جن کے اندر علمیت شرط ہے اس سے جب آپ علمیت کو ختم کریں گے تو وہ دوسرا سبب بھی ختم ہو جائے گا اب وہ کلمہ بھی منصرف ہوگا لیکن اس میں اب ایک بھی سبب نہیں ہے۔ ایک بھی سبب نہیں ہے۔ جیسے دیکھو بھئی، جیسے کسی کا نام طَلْحَةُ ہے، طَلْحَةُ میں دو سبب کون سے؟ ایک علمیت ہے ایک تانیث بالتاء ہے اور تانیث بالتاء کے لیے کیا شرط ہے؟ علمیت شرط ہے۔ تو جب آپ طَلْحَةُ سے علمیت کو ختم کریں گے اب تانیث بالتاء اس کے اندر موجود تو ہے لیکن کیا اب وہ سبب بنے گی؟ وہ سبب نہیں بنے گی، تو گویا اب جب طَلْحَةُ آپ نے پوری جماعت کا نام رکھ دیا تو اب یہ منصرف ہوا، علمیت ختم ہوئی اور علمیت کے ساتھ تانیث بالتاء کا سبب ہونے والا وصف بھی ختم ہو گیا، تانیث بالتاء تو ہے لیکن اب وہ سبب نہیں بن رہا۔ تو طَلْحَةُ اب منصرف بن گیا پوری جماعت کا نام آپ نے طَلْحَةُ رکھ دیا اور اس میں اب کتنے سبب ہیں؟ ایک بھی نہیں ہے۔ علمیت تو آپ نے ختم کی اور علمیت ختم ہوئی تو تانیث بالتاء بھی ختم، تانیث بالتاء خود تو ہے لیکن سبب نہیں بن رہی۔ توجہ ہے؟ تانیث بالتاء جہاں بھی آ جائے وہ سبب بنتی تھی؟ میں نے ابھی مثال ذکر کی ضَارِبَةٌ میں نے آپ کے سامنے ایک صیغہ رکھا اسمِ فاعل ہے ضَارِبَةٌ مؤنث کا، مجھے بتائیے اس میں کتنے اسبابِ منعِ صرف ہیں؟ ایک بھی نہیں ہے، ایک بھی نہیں ہے۔ تو کوئی اعتراض کرے گا بھئی اس میں تانیث بالتاء ہے تو ایک سبب تو ہے، آپ کہیں نہیں بھئی تانیث بالتاء تو ہے لیکن یہ سبب نہیں بن رہی یہ غیرِ انصراف کا، کیونکہ اس کی شرط پوری نہیں ہے شرط کیا ہے؟ علمیت، علمیت نہیں ہے تو یہ تانیث بالتاء بے شک ہو لیکن یہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بن رہی کیونکہ شرط نہیں تو مشروط بھی نہیں، جیسے وضو نہیں تو نماز بھی نہیں۔ ایک آدمی کا وضو نہیں ہے وہ آ کر پوری نماز پڑھ لیتا ہے، کیا نماز ہوئی؟ نماز کی صورت تو ہے لیکن نماز نہیں ہے، تو شرط نہیں تو مشروط بھی نہیں۔ تو جب تانیث بالتاء کے اندر علمیت ختم ہوئی اب تانیث بالتاء ہے تو لیکن وہ سبب نہیں بن رہی تو گویا ایک بھی سبب اب اس کے اندر نہیں ہے، تو ضَارِبَةٌ میں غیرِ انصراف کا ایک بھی سبب نہیں ہے اور طَلْحَةُ جب اس کو نکرہ بنا دیا گیا تو اب اس کے اندر بھی ایک بھی سبب نہیں، علمیت تو آپ نے ختم کی اور تانیث بالتاء ہے تو لیکن مؤثر نہیں سبب نہیں بن رہی۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟ حاصلِ کلام پھر سنو: اسبابِ منعِ صرف کتنے چار قسم کے ہو گئے: کچھ وہ ہیں جو علمیت کے ساتھ جمع ہی نہیں ہو سکتے جیسے وصف ہے، کچھ وہ ہیں جو علمیت کے ساتھ جمع تو ہو سکتے ہیں لیکن علمیت مؤثر نہیں کیونکہ وہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں اور وہ کون کون سے ہیں؟ جمع ہے اور تانیث بالالف ہے۔ اور کچھ اسباب وہ ہیں کہ جو علمیت کے ساتھ جمع بھی ہو جاتے ہیں، علمیت ان کے اندر مؤثر بھی ہے یعنی غیرِ انصراف کا سبب بھی بنتی ہے لیکن علمیت ان کے لیے شرط نہیں ہے اور وہ دو ہیں، کون کون سے؟ عدل اور وزنِ فعل۔ اور چار سبب ایسے ہیں کہ جن کے اندر علمیت جمع بھی ہوتی ہے اور مؤثر ہوتی ہے یعنی سبب بھی بنتی ہے اور ان کے لیے شرط بھی ہے اور وہ کون سے چار ہیں؟ تانیث بالتاء ہے اور عجمہ ہے، ترکیب ہے اور الف نون مزیدتان بھئی، الف نون مزیدتان۔ تو یہ جو آخری دو قسمیں ہیں ان دو کے ساتھ معلوم ہوا علمیت مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے اور اس میں کتنے اسباب آ رہے ہیں؟ چھ، چھ۔ دو میں شرط نہیں اور چار میں شرط ہے، تو یہ چھ ہیں جن کے اندر علمیت مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے۔ ان چھ کو جب آپ نکرہ بنائیں گے تو یہ کیا بن جائیں گے؟ تو یہ منصرف بن جائیں گے۔ البتہ ان میں سے عدل اور وزنِ فعل جو ہے اس کے ساتھ جو علمیت تھی جب آپ علمیت کو ختم کریں گے تو عدل اور وزنِ فعل پھر بھی باقی رہے گا، تو ایک سبب رہ جائے گا وہ کلمہ منصرف بنے گا اور ایک سبب ابھی بھی اس میں باقی ہے۔ جبکہ باقی چار جن میں علمیت شرط تھی اس کو جب آپ نکرہ بنائیں گے تو جب اس سے علمیت ختم کریں گے تو دوسرا سبب بھی اب غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گا مؤثر نہیں رہے گا، تو وہ اب کلمہ منصرف بنے گا بغیر کسی سبب کے، اب اس میں کوئی بھی سبب غیرِ انصراف کا نہیں ہے۔ اب پہلے صرف متن متن دیکھ لیں جی، کہتے ہیں: ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ اور ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہو، علمیت کتنے اسباب کے ساتھ مؤثر تھی؟ چھ اسباب، کتنے؟ بھئی چار قسمیں بنائیں بعض کے ساتھ تو علمیت جمع ہی نہیں ہو سکتی، بعض کے ساتھ جمع تو ہوتی ہے لیکن مؤثر نہیں کیونکہ وہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہیں، اور بعض کے ساتھ علمیت جمع ہوگی شرط بنے گی اور بعض کے ساتھ شرط نہیں بنے گی، وہ آخری دو قسمیں اور ان میں کل کتنے اسباب تھے؟ چھ، وہ چھ اسباب ہیں جن کے ساتھ علمیت مؤثر ہے۔ پھر ان میں سے چار کے اندر علمیت شرط ہے اور دو کے اندر علمیت شرط نہیں۔ تو کہتے ہیں ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ اور ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہے یعنی غیرِ انصراف کا سبب بن رہی ہے، ”إِذَا نُكِّرَ“ جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، عبارت پر نظر ہے بھئی صرف متن متن ہم حل کر رہے ہیں، ”إِذَا نُكِّرَ“ جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، ”صُرِفَ“ تو وہ منصرف ہو جائے گا، وہ کیا ہو جائے گا؟ منصرف ہو جائے گا۔ ”لِمَا تَبَيَّنَ“ اس وجہ سے جو ظاہر ہے، اس وجہ سے جو ظاہر ہے بھئی۔ کیا ظاہر ہے؟ مِنْ بیان ہے مَا تَبَيَّنَ کا بھئی، کیا بات ظاہر ہے؟ کہتے ہیں ”مِنْ أَنَّهَا“ یعنی کہ ”أَنَّهَا لَا تُجَامِعُ مُؤَثِّرَةً“ کہ علمیت جو ہے یہ جمع نہیں ہوتی مؤثر ہو کر، ”إِلَّا مَا هِيَ شَرْطٌ فِيهِ“ مگر اس سبب کے ساتھ جس میں یہ شرط ہو۔ ادھر دیکھیے، کہتے ہیں اس وجہ سے کہ یہ بات ظاہر ہے کہ علمیت جمع نہیں ہوتی مگر اس سبب کے ساتھ جس میں یہ۔ توجہ ہے؟ عبارت پہ نظر رکھو: ”مِنْ أَنَّهَا لَا تُجَامِعُ مُؤَثِّرَةً“ کہ علمیت یہ جمع نہیں ہوتی مؤثر ہو کر، کتنے اسباب کے ساتھ مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے؟ چھ، چھ میں سے چار کے اندر شرط ہے اور دو میں شرط نہیں، وہ چھ کے چھ اب بیان کریں گے سنو بھئی۔ کہ یہ علمیت یہ مؤثر ہو کر جمع نہیں ہوتی ”إِلَّا مَا هِيَ شَرْطٌ فِيهِ“ مَا سے مراد ہے سبب، مگر اس سبب کے ساتھ جس میں یہ شرط ہوتی ہے، علمیت مؤثر ہو کر جمع نہیں ہوتی مگر اس سبب کے ساتھ جس میں یہ شرط ہو، کتنے سبب آ گئے؟ چار آ گئے، چار آ گئے کتنے رہ گئے؟ دو، وہ آگے ”إِلَّا الْعَدْلَ وَوَزْنَ الْفِعْلِ“ مگر عدل اور وزنِ فعل ان میں شرط نہیں ہے اور ساتھ جمع بھی ہوتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ ”وَهُمَا مُتَضَادَّانِ“ یہاں سے کہ سوال کا جواب دے رہے ہیں۔ سوال یہ آپ نے ہمیں کیا کہا کہ جن میں علمیت مؤثر ہو، توجہ ہے؟ جن میں علمیت مؤثر ہو جب اس سے علمیت کو ختم کر دیں تو وہ کیا بن جائیں گے؟ منصرف بن جائیں گے، کیا بن جائیں گے؟ منصرف بن جائیں گے۔ اور وہ کتنے سبب ہیں جن میں علمیت مؤثر ہے؟ چھ، کل جن میں مؤثر ہے وہ چھ ہیں۔ تو جن کے ساتھ علمیت مؤثر ہے جب اس کو نکرہ بنائیں تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف۔ کہتے ہیں بھئی ہمیں یہ آپ کی بات تسلیم نہیں، ہو سکتا ہے وہ پھر بھی غیرِ منصرف ہو دو سبب اور بھی موجود ہوں۔ تین سبب تھے علمیت ختم کی اب کتنے رہ گئے؟ دو تو ابھی بھی رہ جائیں گے۔ کہتے ہیں نہیں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا جب علمیت ختم کریں گے دو سبب باقی رہ ہی نہیں سکتے اس کے اندر۔ کیونکہ وہ جو سبب باقی ہیں اس کے اندر یا تو وہ والے ہوں گے جو شرط والے ہیں جن میں علمیت شرط ہے، جن میں کیا ہے؟ جن میں علمیت شرط ہے، وہ تو چاہے چاروں اکٹھے ہو جائیں جن میں علمیت کیا ہے؟ ان کے ساتھ علمیت آ گئی، آپ علمیت کو ختم کریں گے چاروں ہی ختم ہو جائیں گے۔ توجہ ہے؟ فرض کر لو کوئی اسم ہے اس میں چاروں آ رہے ہیں اور ساتھ علمیت بھی ہے پانچوں ہیں، علمیت کو ختم کرو گے تو علمیت تو خود ختم ہوئی اور وہ چاروں میں شرط ختم تو مشروط بھی ختم تو وہ منصرف بن جائیں گے۔ جیسے آذربائیجان، آذربائیجان، آذربائیجان یہ ایک شہر یا ملک کا نام ہے اور ملک اور شہروں کے نام یاد رکھنا یہ ہمیشہ مؤنث استعمال ہوتے ہیں عربی میں، کبھی کبھی مذکر بھی استعمال ہو جاتے ہیں لیکن قلیل ہے، یہ ہمیشہ کیا استعمال ہوتے ہیں؟ یہ غیرِ منصرف ہوتے ہیں۔ ایک ان میں علمیت ہوتی ہے اور ایک تانیث۔ جتنے بھی شہروں اور ملکوں کے نام ہیں وہ عربی زبان میں غیرِ منصرف استعمال ہوتے ہیں: ایک ان میں علمیت ہے، علم ہے جگہ کا نام ہے اور ایک تانیث ہے۔ علمیت، علمیت تو ظاہر ہے ملک کا نام ہے یا شہر کا نام ہے اور تانیث کس طرح کہ یہ بَلْدَةٌ یا بُقْعَةٌ کی تاویل میں ہوتے ہیں۔ شہر ہے تو بَلْدَةٌ کی تاویل میں اور ملک ہے تو بُقْعَةٌ، ب ق دو نقطوں والا ع اور گول تا، بُقْعَةٌ۔ بُقْعَةٌ کہتے ہیں زمین کے ٹکڑے کو اور بُقْعَةٌ کے آخر میں کیا ہے؟ گول تا، اسی طرح بَلْدَةٌ کے آخر میں بھی کیا ہے؟ گول تا، تو یہ بَلْدَةٌ اور بُقْعَةٌ یہ مؤنث ہیں۔ تو کسی بھی شہر اور ملک کا نام ہو وہ عربی زبان میں غیرِ منصرف استعمال ہوتا ہے۔ ایک سبب کیا؟ علمیت، اور دوسرا تانیث ہے کس تاویل میں؟ بَلْدَةٌ یا بُقْعَةٌ کی تاویل میں۔ تو آذربائیجان یہ بھی ایک شہر یا ایک ملک کا نام ہے اور اس کے اندر چار سبب ہیں: ایک علمیت ہے، ایک تانیث ہے کیونکہ بَلْدَةٌ یا بُقْعَةٌ کی تاویل میں ہے، اگر شہر کا نام ہے تو بَلْدَةٌ، ملک کا نام ہے تو بُقْعَةٌ، اور ایک الف نون مزیدتان بھی آخر میں ہیں، اور عجمہ بھی ہے یہ عجمی نام ہے، کتنے سبب ہو گئے؟ چار: علمیت، تانیث، عجمہ اور الف نون مزیدتان۔ اور اس سے علمیت ختم کرو تو باقی تینوں سبب بھی ختم ہو جائیں گے کیونکہ عجمہ میں بھی علمیت شرط ہے، تانیث، تانیثِ معنوی ہے نا گول تا تو نہیں ہے تانیثِ معنوی میں بھی علمیت شرط ہے اور الف نون مزیدتان میں بھی علمیت شرط ہے۔ تو دیکھا؟ تو یہ جن اسباب کے اندر علمیت شرط تھی وہ تو اگر کئی اکٹھے بھی ہو جائیں جب علمیت کو ختم کریں گے تو وہ اسباب بھی غیرِ مؤثر ہو گئے، تو اسم منصرف بن گیا اب اس میں ایک بھی سبب نہیں ہے۔ اور باقی کون سے دو رہ گئے؟ عدل اور وزنِ فعل۔ عدل اور وزنِ فعل ان میں علمیت شرط نہیں۔ توجہ ہے؟ بات چل رہی تھی کہ وہ اسبابِ منعِ صرف جن کے ساتھ علمیت مؤثر ہو کر جمع ہوتی ہے وہ چھ ہیں، ان چھ میں سے چار کے اندر علمیت شرط ہے اور دو میں علمیت شرط نہیں۔ وہ چار جن کے اندر علمیت شرط تھی وہ چاہے ایک ہو، دو ہوں، تین ہوں جتنے بھی تھے جب آپ علمیت کو ختم کریں گے تو وہ سارے بھی کیا ہو جائیں گے؟ غیرِ مؤثر ہو جائیں گے تو لفظ کیا بن جائے گا؟ منصرف بنے گا اور اس میں اب ایک بھی سبب نہیں ہے غیرِ انصراف والا۔ اور باقی کون سے دو سبب رہ گئے؟ عدل اور وزنِ فعل۔ عدل اور وزنِ فعل ان کے ساتھ علمیت جمع تو ہوتی ہے لیکن شرط نہیں ہے تو علمیت ختم کرو گے تو عدل رہ جائے گا یا علمیت ختم کرو گے تو وزنِ فعل رہ جائے گا۔ تو اشکال ہوتا ہے کہ بھئی ہو سکتا ہے عدل اور وزنِ فعل دونوں اکٹھے ہو جائیں علمیت کے ساتھ، ایک لفظ ہے اس میں علمیت بھی ہے، عدل بھی ہے، وزنِ فعل بھی ہے، تینوں ہیں اس کے اندر۔ توجہ ہے؟ کون کون سے سبب ہیں؟ علمیت ہے، عدل ہے اور وزنِ فعل، اور عدل اور وزنِ فعل کے لیے تو علمیت شرط نہیں تو جب آپ علمیت ختم کریں گے تو عدل اور وزنِ فعل ابھی بھی اس میں باقی ہے تو ہو سکتا ہے ابھی بھی وہ کیا ہو؟ غیرِ منصرف۔ آپ نے تو ہمیں کیا کہا علمیت کو ختم کرو گے تو وہ لفظ کیا بن جائے گا؟ منصرف، حالانکہ ہو سکتا ہے وہ لفظ علمیت کو ختم کرنے کے باوجود غیرِ منصرف ہی رہے کیونکہ اس میں عدل اور وزنِ فعل دو سبب ہوں بھئی۔ توجہ ہے؟ آپ نے ہمیں کیا کہا جن میں علمیت مؤثر ہے علمیت کو ختم کرو گے تو وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف بن جائے گا۔ بھئی ہو سکتا ہے عدل اور وزنِ فعل اور علمیت تینوں کسی لفظ میں اکٹھے تھے اب اگر آپ علمیت ختم بھی کر دیں اب بھی کتنے سبب ہیں؟ دو سبب ہیں تو کلمہ کیا ہوگا؟ غیرِ منصرف ہوگا، آپ تو ہمیں کہہ رہے ہیں وہ کیا بن جائے گا؟ منصرف۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو جواب دیں گے کہ نہیں بھئی، عدل اور وزنِ فعل دونوں ایک دوسرے کے متضاد ہیں ایک دوسرے کی ضد ہیں، یہ کبھی اکٹھے ہو ہی نہیں سکتے ایک لفظ کے اندر بھئی۔ توجہ ہے؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ عدل کے چھ اوزان ہیں، علماء نے تلاش کیا بھئی پورے کلامِ عرب میں کہ کتنے وزن ہیں جن میں عدل ہوا ہے، تو وہ چھ وزن ہیں اور ان چھ میں سے ایک بھی وزنِ فعل نہیں، ایک بھی فعل والا وزن نہیں۔ تو جب عدل کے اوزان الگ، فعل کے اوزان الگ، تو دونوں اکٹھے ہو ہی نہیں سکتے ایک وقت۔ میں ایک وزن آئے گا، دونوں وزن تو نہیں آ سکتے بھئی۔ اور عدل کے چھ اوزان کون کون سے تھے؟ مَفْعَل، فُعَال، فَعَال، فِعْل، فا کے نیچے زیر اور عین ساکن فِعْل، اور فَعَل، فا اور عین دونوں پر فتحہ، اور فُعَل جیسے عُمَر۔ مَفْعَل، فُعَال، فَعَال، فِعْل، فَعَل اور فُعَل۔ ان میں سے صرف ایک فَعَل وزن جو ہے وہ وزنِ فعل ہے۔ فَعَل، ضَرَب، ضَرَبَ۔ آخری حرف کا اعتبار نہیں کیونکہ آخر تو ماضی کا مبنی ہوتا ہے اور اسم کا آخر ہمیشہ مبنی نہیں ہوتا۔ تو دیکھو ضَرَبَ تو ضَرَب اور فَعَل یہ دونوں کا وزن ایک ہے۔ لیکن میں نے بتلایا تھا آپ کو کہ یہ جو ضَرَب، ضَرَبَ وزن ہے اوزانِ فعل میں سے ضَرَبَ یعنی ماضی معروف کا جو وزن ہے ثلاثی مجرد سے، یہ اوزانِ فعل میں سے معتبر نہیں یہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنتا۔ شَمَّرَ یا ضُرِبَ وغیرہ یہ وزن تو غیرِ انصراف کا سبب بنتے ہیں۔ اوزانِ فعل جو ہیں یہ سارے کے سارے غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنتے، یہ غیرِ انصراف میں معتبر نہیں، کچھ خاص وزن ہیں جو علماء نے کتابوں میں درج فرمائے ہیں کہ فلاں فلاں وزن جو ہے، وزن فعل کے کتنے ہی اوزان ہیں، بات سمجھ میں آ رہی؟ معروف بھی ہے، مجہول بھی ہے، ثلاثی مجرد بھی ہے، ثلاثی مزید فیہ بھی ہے، رباعی مجرد بھی ہے، رباعی مزید فیہ بھی، کتنے ہی باب آپ نے پڑھے ہیں۔ تو ان میں سے سارے وزن جو ہیں وہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنتے بلکہ بعض وزن ہیں وہ سبب بنتے ہیں اور بعض سبب نہیں بنتے۔ تو یہ جو ضَرَب یعنی فَعَل وزن ہے فا اور عین دونوں پر فتحہ ہے یہ جو ماضی معروف کا وزن ہے، یہ والا وزنِ فعل غیرِ انصراف میں معتبر نہیں، یہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنتا یہ والا وزن بھئی۔ تو لہٰذا عدل کے اوزان کون کون سے؟ مَفْعَل، فُعَال، فَعَال، فِعْل اور فَعَل اور فُعَل۔ ان میں سے صرف فَعَل وزن جو ہے وہ فعل والا ہے اور عدل کا بھی یہی وزن اور فعل والا بھی، لیکن یہ اوزانِ فعل میں سے یہ والا معتبر ہی نہیں ہے تو گویا یہ صرف عدل کا وزن ہے وزنِ فعل میں یہ معتبر ہی نہیں۔ تو اوزانِ فعل الگ جو غیرِ انصراف کا سبب بنتے ہیں اور معتبر ہیں وہ الگ اور عدل کے اوزان الگ، تو یہ دونوں کبھی بھی اکٹھے نہیں ہوتے۔ لہٰذا آپ کا یہ کہنا کہ کوئی ایک اسم ایسا ہو جس میں عدل اور وزنِ فعل دونوں علمیت کے ساتھ جمع ہو جائیں یہ درست نہیں ہے۔ عدل اور وزنِ فعل دونوں علم کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتے ایک وقت میں ایک آئے گا: یا علمیت کے ساتھ عدل آئے گا یا وزنِ فعل۔ تو جب علمیت کو ختم کریں گے تو صرف عدل رہ جائے گا یا صرف وزنِ فعل رہ جائے گا اور ایک سبب کی وجہ سے تو لفظ غیرِ منصرف نہیں بنتا تو وہ لفظ منصرف بن جائے گا اور اس میں ایک سبب باقی رہ جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ دیکھیے کتاب پر متن متن ہم حل کر رہے ہیں بھئی۔ کہتے ہیں: ”وَهُمَا مُتَضَادَّانِ“ اور وہ دونوں متضاد ہیں یعنی عدل اور وزنِ فعل دونوں آپس میں متضاد ہیں، ”فَلَا يَكُونُ مَعَهَا إِلَّا أَحَدُهُمَا“ لہٰذا علمیت کے ساتھ نہیں ہوگا مگر ان دونوں میں سے ایک۔ ایک وقت میں ایک ہی آئے گا دونوں اکٹھے نہیں آ سکتے۔ ”فَإِذَا نُكِّرَ“ جب اس غیرِ منصرف کو نکرہ بنایا جائے گا، جب نکرہ بنایا جائے گا، ”بَقِيَ بِلَا سَبَبٍ“ تو وہ بغیر کسی سبب کے باقی رہ جائے گا، ”أَوْ عَلَى سَبَبٍ وَاحِدٍ“ یا ایک ہی سبب پر باقی رہے گا۔ بَقِيَ بِلَا سَبَبٍ بغیر سبب کے باقی رہ جائے گا یہ کن اسبابِ منعِ صرف میں؟ جن میں علمیت شرط تھی۔ علمیت ختم تو وہ اسباب خود بھی ختم کیونکہ شرط ختم تو مشروط بھی ختم، تو بَقِيَ بِلَا سَبَبٍ تو وہ اسم بغیر کسی سبب کے رہ جائے گا یعنی منصرف ہو جائے گا۔ اور أَوْ عَلَى سَبَبٍ وَاحِدٍ یا ایک سبب پر اسم باقی رہ جائے گا جب آپ اس کو نکرہ بنائیں گے، یہ کس کے اندر؟ عدل اور وزنِ فعل کے اندر۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟ جی اب آئیے بھئی شرح کے ساتھ اس سارے متن کو حل کریں۔ کہتے ہیں: ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ ”أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ“ ہر ایسا اسم جو غیرِ منصرف ہو۔ ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ معلوم ہوا مَا سے مراد اسم ہے بھئی اور اسم بھی کون سا جو غیرِ منصرف ہے۔ دیکھو متن میں آیا تھا ”وَمَا“ صاحبِ جامی نے اس کی شرح کس کے ساتھ کی؟ ”أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ“۔ کیا وجہ بھئی یہ كُلُّ کا لفظ وہ کیوں لے کر آئے؟ كُلُّ کا لفظ انہوں نے کیوں بڑھایا؟ وجہ یہ کہ یہ صاحبِ کافیہ ضابطہ ذکر کر رہے ہیں، قانون ذکر کر رہے ہیں اور قانون ہمیشہ کلی ہوتا ہے، اس لیے كُلُّ اسْمٍ کہا كُلُّ کا لفظ لے کر آئے۔ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ صاحبِ کافیہ ضابطہ اور قانون بیان کر رہے ہیں اور قانون کلی ہوتا ہے بھئی، جیسے الْفَاعِلُ مَرْفُوعٌ، ہر فاعل کیا ہوتا ہے؟ مرفوع ہوتا ہے۔ دوسرا كُلُّ کا لفظ اس لیے لے کر آئے کہ یہ جو مَا ہے یہ مَا موصولہ ہے اور اسمِ موصول میں عموم کا بھی احتمال ہوتا ہے اور خصوص کا بھی۔ اسمِ موصول میں عموم کا بھی احتمال ہوتا ہے اور خصوص کا بھی، کبھی یہ عموم کے لیے آتا ہے کبھی خصوص کے لیے آتا ہے۔ جیسے جَاءَ الَّذِي أَكْرَمَكَ، جَاءَ الَّذِي وہ آدمی آیا أَكْرَمَكَ جس نے آپ کا اکرام کیا تھا جس نے آپ کی عزت کی تھی، دیکھا معلوم ہوا کوئی متعین آدمی مراد ہے۔ جَاءَ الَّذِي أَكْرَمَكَ آیا وہ جس نے کہ آپ کا اکرام کیا تھا تو یہ الَّذِي سے ہر آدمی مراد ہے یا ایک متعین آدمی مراد ہے؟ متعین آدمی مراد ہے جس نے آپ کا اکرام کیا تھا آپ کی عزت کی تھی خوب بھئی۔ تو یہاں الَّذِي عموم کے لیے نہیں ہے بلکہ خصوص کے لیے ہے ایک خاص فرد پر دلالت کر رہا ہے۔ توجہ ہے؟ بتلانا میں یہ چاہتا ہوں کہ اسمِ موصول خصوص کے لیے بھی آتا ہے اور عموم کے لیے بھی آتا ہے، جیسے جَاءَ الَّذِي أَكْرَمَكَ اس کے اندر جو الَّذِي آیا وہ کس لیے ہے؟ خصوص کے لیے ہے وہ ایک خاص متعین فرد پر دلالت کر رہا ہے وہ ایک فرد جس نے آپ کا اکرام کیا تھا۔ دوسرا جملہ سنو: الَّذِي يَأْتِينِي فَلَهُ دِرْهَمٌ، الَّذِي يَأْتِينِي جو کوئی میرے پاس آئے گا فَلَهُ دِرْهَمٌ تو اس کے لیے ایک درہم ہے یعنی میں اسے ایک درہم دوں گا۔ جو کوئی میرے پاس آئے گا الَّذِي يَأْتِينِي جو میرے پاس آئے گا فَلَهُ دِرْهَمٌ تو اس کے لیے ایک درہم ہے۔ اب دیکھو یہاں بھی الَّذِي آیا اور یہاں الَّذِي سے کوئی متعین آدمی مراد ہے یا عموم ہے اس کے اندر؟ عموم ہے جو بھی میرے پاس آئے گا میں اس کو ایک درہم دوں گا۔ تو دیکھو پہلے جملے میں جَاءَ الَّذِي أَكْرَمَكَ یہاں الَّذِي کس لیے ہے؟ خصوص کے لیے، اور الَّذِي يَأْتِينِي فَلَهُ دِرْهَمٌ یہاں الَّذِي کس لیے ہے؟ عموم کے لیے۔ تو اسمِ موصول کبھی عموم کے لیے آتا ہے اور کبھی خصوص کے لیے۔ تو یہاں پر بھی آیا ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ یہ مَا اور مَنْ یہ بھی کیا ہیں؟ اسمائے موصولہ ہیں آپ پڑھ چکے ہیں، تو یہ بھی کبھی عموم کے لیے آتے ہیں اور کبھی خصوص کے لیے۔ صاحبِ جامی آپ کو بتلانا چاہتے ہیں کہ یہاں پر جو مَا آیا اسمِ موصول یہ خصوص کے لیے نہیں ہے بلکہ عموم کے لیے ہے اس لیے کہا كُلُّ اسْمٍ، ہر اسم بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ کہتے ہیں: ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ ”أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ“ یعنی ہر ایسا اسم جو غیرِ منصرف ہے، ”تَكُونُ فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ جس کے اندر علمیت مؤثر ہے۔ بات سمجھ میں آ رہی؟ كُلُّ اسْمٍ: كُلُّ ہے مضاف، اسْمٍ ہے مضافٌ الیہ اور یہ اسْمٍ ہے موصوف، غَيْرِ مُنْصَرِفٍ اس کی صفتِ اول ہے، اسْمٍ ہے نکرہ اور غَيْرِ مُنْصَرِفٍ اس کی صفتِ اول، اور تَكُونُ فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ یہ پورا جملہ فعلیہ ہے اور نکرہ کے بعد فعل آئے تو وہ اس کے لیے کیا بنتا ہے؟ صفت، تو یہ اس کے لیے صفتِ ثانی ہے۔ ”أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ تَكُونُ فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ بِالسَّبَبِيَّةِ الْمَحْضَةِ أَوْ مَعَ الشَّرْطِيَّةِ بِسَبَبٍ آخَرَ“. بھئی پہلے ادھر دیکھیے بات سمجھ لیں، کہنا یہ چاہتے ہیں ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہے، غیرِ انصراف کا سبب بن رہی ہے، چاہے وہ اس کے اندر علمیت صرف سبب بن رہی ہو چاہے سبب کے ساتھ ساتھ شرط بھی بن رہی ہو۔ عدل اور وزنِ فعل کے اندر علمیت صرف سبب بن رہی ہے شرط اس کے لیے نہیں، اور تانیث بالتاء، عجمہ، ترکیب اور الف نون مزیدتان اس کے اندر علمیت سبب بھی بنتی ہے اور ان کے لیے شرط بھی ہوتی ہے۔ تو کہتے ہیں ”أَيْ كُلُّ اسْمٍ غَيْرِ مُنْصَرِفٍ“ ہر ایسا غیرِ منصرف اسم ”تَكُونُ فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“ جس کے اندر علمیت جو ہے مؤثر ہوتی ہے، کس چیز میں مؤثر ہوتی ہے؟ ”فِي مَنْعِ الصَّرْفِ“ منعِ صرف یعنی غیرِ منصرف ہونے میں مؤثر ہوتی ہے ”بِالسَّبَبِيَّةِ الْمَحْضَةِ“ محض سبب ہونے کی وجہ سے، محض سبب ہونے کی وجہ سے، ”أَوْ مَعَ الشَّرْطِيَّةِ بِسَبَبٍ آخَرَ“ یا دوسرے سبب کے ساتھ شرط ہونے کے ساتھ۔ سبب بھی بنتی ہے اور دوسرے سبب کے ساتھ شرط بھی بنتی ہے۔ تو ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہو چاہے سببِ محض ہو کر یا دوسرے سبب کے لیے شرط ہو کر، آگے متن میں بات پھر پوری ہوتی ہے متن دیکھیں ”إِذَا نُكِّرَ“ جب اس کو نکرہ بنایا جائے، اس اسم کو نکرہ بنایا جائے، تو آگے ہے، نکرہ بنایا جائے ”صُرِفَ“ تو یہ منصرف ہوتا ہے۔ کہتے ہیں: ”وَاحْتَرَزَ بِذٰلِكَ“ بھئی یہ قید کیوں لگائی؟ صرف اتنا کہہ دیتے ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ“ ہر وہ اسم جس کے اندر کیا ہو؟ علمیت۔ یہ علمیت کے ساتھ مُؤَثِّرَةٌ کی قید کیوں لگائی کہ علمیت مؤثر بھی ہو؟ تو تفصیل میں بیان کر چکا ہوں کہ بعض سبب ہیں ان کے ساتھ علمیت جمع تو ہو جاتی ہے لیکن غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنتی کیونکہ وہ خود دو سببوں کے قائم مقام ہوتے ہیں، تو دراصل ان کو نکالنا چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ علمیت جمع تو ہوتی ہے لیکن مؤثر نہیں، تو ان کو نکرہ بنائیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا بھئی۔ تو یہ جو مؤثر کی قید لگائی کس لیے لگائی؟ کس کو نکالنے کے لیے؟ انہوں نے کہا جس کے اندر علمیت مؤثر ہو یا مؤثر ہونے کی قید کیوں لگائی؟ کس کو نکالنا چاہتے ہیں؟ جمع کو، وہ جمع جو منتہى الجموع کے صیغے پر ہو اس کو بھی نکالنا چاہتے ہیں اور تانیث بالالف کو بھی نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ علمیت جمع تو ہو سکتی ہے لیکن مؤثر نہیں۔ یہی بیان کر رہے ہیں کہتے ہیں: ”وَاحْتَرَزَ بِذٰلِكَ“ اور اس کے ذریعے احتراز کیا، یہ جو قید مُؤَثِّرَةٌ کی ذکر کی اس کے ذریعے احتراز کیا ”عَمَّا“ اس مَا سے مراد ہے علمیت بھئی۔ کیا مراد ہے؟ علمیت بھئی، توجہ ہے؟ تو ”وَاحْتَرَزَ بِذٰلِكَ“ یہ جو مُؤَثِّرَةٌ کی قید لگائی اس کے ذریعے احتراز کیا ”عَمَّا“ اس علمیت سے ”تُجَامِعُ أَلِفَيِ التَّأْنِيثِ“ جو جمع ہو جاتی ہے تانیث کے دو الفوں کے ساتھ، ”أَوْ صِيغَةَ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ“ یا کس کے ساتھ جمع ہو جاتی ہے؟ منتہى الجموع کے صیغے کے ساتھ۔ ”فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا كَافٍ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ“ اس لیے کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک کافی ہے منعِ صرف میں۔ تانیث کے دو الف وہ خود کیا ہیں؟ غیرِ انصراف کے لیے کافی ہیں ان کو علمیت کی حاجت نہیں، اور اسی طرح جمع جو منتہى الجموع کا صیغہ ہے وہ بھی غیرِ انصراف کے لیے کافی ہے وہ علمیت کے محتاج نہیں، یہ معنی ہے ”فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا كَافٍ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ“ اس لیے کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک کافی ہے منعِ صرف میں یعنی غیرِ منصرف ہونے میں، ”لَا تَأْثِيرَ فِيهِ لِلْعَلَمِيَّةِ“ اس میں علمیت کی کوئی تاثیر نہیں یعنی علمیت مؤثر نہیں۔ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ پھر سنو ترجمہ بھئی: انہوں نے کیا کہا ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ“، سوال پیدا ہوا یہ مُؤَثِّرَةٌ کی قید کیوں لگائی؟ میں نے بتلایا یہ اس علمیت کو نکالنے کے لیے ہے جو تانیث کے دو الف یا جمع کے صیغے یعنی منتہى الجموع کے صیغے کے ساتھ جمع ہو جائے، اب دیکھو وہاں علمیت تو موجود ہے لیکن مؤثر نہیں کیونکہ یہ خود ہی دو سببوں کے قائم مقام۔ تو کہتے ہیں ”وَاحْتَرَزَ بِذٰلِكَ“ کہ اس مُؤَثِّرَةٌ کی قید کے ذریعے احتراز کیا ماتن نے ”عَمَّا“ اس علمیت سے ”تُجَامِعُ أَلِفَيِ التَّأْنِيثِ أَوْ صِيغَةَ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ“ وہ علمیت جو جمع ہو جاتی ہے تانیث کے دو الفوں کے ساتھ یا منتہى الجموع کے صیغے کے ساتھ، ”فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا كَافٍ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ“ اس لیے کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک جو ہے یعنی تانیث کے جو دو الف ہیں اور منتہى الجموع کا جو صیغہ ہے ان میں سے ہر ایک کافی ہے ”فِي مَنْعِ الصَّرْفِ“ غیرِ منصرف ہونے میں، ”لَا تَأْثِيرَ فِيهِ لِلْعَلَمِيَّةِ“ اس میں علمیت کی کوئی تاثیر نہیں ہے۔ ”إِذَا نُكِّرَ“ جب اس اسم کو نکرہ بنا دیا جائے۔ متن کو متن سے جوڑیں: ”وَمَا فِيهِ عَلَمِيَّةٌ مُؤَثِّرَةٌ إِذَا نُكِّرَ“ اور ہر وہ اسم جس کے اندر علمیت مؤثر ہے جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے۔ بھئی نکرہ کیسے بنایا جائے؟ صاحبِ جامی اب آپ کو طریقہ بتلائیں گے۔ میں نے بیان کر دیا، کیا بتلایا؟ کہ پوری ایک جماعت کا نام رکھ دیا جائے تو یہ علم کیا ہو جائے گا اب؟ نکرہ بن جائے گا۔ بلکہ صاحبِ جامی دو طریقے بتلائیں گے آپ کو: ایک صورت یہ کہ پوری جماعت کا نام، مثلاً زَيْد ایک آدمی کا نام نہیں بلکہ آپ پوری جماعت کا نام زَيْد رکھتے ہیں تو اب یہ نکرہ بن گیا، اب میں آپ سے کہوں گا کہ کل میں نے زید کو دیکھا آپ کو پتہ چلا کون سا زید مراد ہے؟ نہیں کیونکہ اب یہ نکرہ بن چکا ہے بھئی۔ اور دوسرا طریقہ یہ کہ علم بول کر وہ ذات نہ مراد لی جائے بلکہ اس کا مشہور وصف مراد لے لیا جائے۔ مشہور وصف مراد لے لیا جائے، جیسے مثال ذکر کریں گے ”لِكُلِّ فِرْعَوْنٍ مُوسٰى“، ہر فرعون کے لیے موسیٰ ہے۔ اب یہاں فرعون بول کر وہ فرعون بادشاہ نہیں مراد بلکہ اس کا وصفِ مشہور مراد ہے یعنی ظالم ہونا، کیا مراد ہے؟ ظالم تھا وہ۔ اور موسیٰ بول کر حضرت موسیٰ علیہ السلام پیغمبر نہیں مراد بلکہ ان کا مشہور وصف مراد ہے یعنی کہ وہ حق کو اختیار کرنے والے تھے، وہ عادل تھے عدل کرنے والے تھے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں اب دیکھو نام ذکر کیے گئے لیکن نام بول کر ذات نہیں مراد بلکہ وہ صاحبِ علم کا جو مشہور وصف تھا وہ مراد لے لیا گیا تو اب بھی یہ نکرہ ہے علمیت اس سے کیا ہو گئی؟ ختم کیونکہ ذات مراد نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دیکھیے صاحبِ جامی تفصیل بیان کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں: ”إِذَا نُكِّرَ“ جب اس کو نکرہ بنا دیا جائے، ”بِأَنْ يُؤَوَّلَ“ یہ با تصویریہ ہے صورت بتلا رہے ہیں کس طرح نکرہ بنا دیا جائے، کہتے ہیں: ”بِأَنْ يُؤَوَّلَ“ با ایں صورت کہ تاویل کر لی جائے ”الْعَلَمُ“ اس علم کی ”بِوَاحِدٍ مِنَ الْجَمَاعَةِ الْمُسَمَّاةِ بِهِ“۔ ”بِأَنْ يُؤَوَّلَ الْعَلَمُ بِوَاحِدٍ مِنَ الْجَمَاعَةِ الْمُسَمَّاةِ بِهِ“ کہ تاویل کر لی جائے اس علم کی کسی ایک کے ساتھ اس جماعت میں سے جو اس نام کے ساتھ موسوم ہے۔ وہ جماعت جو اس نام کے ساتھ موسوم ہے ان میں سے کسی ایک کی تاویل کر لی جائے۔ مثلاً جیسے میں نے ابھی آپ کو بتایا ایک پوری جماعت کا نام ہم نے کیا رکھ دیا؟ زَيْد۔ اس میں دس طلبہ ہیں، پوری جماعت کا نام کیا؟ زَيْد۔ اب میں نے کہا رَأَيْتُ زَيْدًا، میں نے ایک زید کو دیکھا، کون مراد ہے؟ اس پوری جماعت میں سے ایک، اس پوری جماعت میں سے ایک۔ دیکھا یہ معنی ہے: ”بِأَنْ يُؤَوَّلَ الْعَلَمُ بِوَاحِدٍ مِنَ الْجَمَاعَةِ الْمُسَمَّاةِ بِهِ“ با ایں صورت کہ تاویل کر لی جائے علم کی وہ جماعت جو اس نام کے ساتھ موسوم ہے ان میں سے ایک کی، کہ تاویل کر لی جائے اس علم کے ذریعے کسی ایک کی جو اس جماعت میں سے جو اس نام کے ساتھ موسوم ہے۔ ”نَحْوُ هٰذَا زَيْدٌ“ یہ زید ہے، ”وَرَأَيْتُ زَيْدًا آخَرَ“ اور میں نے ایک اور زید کو دیکھا۔ هٰذَا زَيْدٌ، هٰذَا زَيْدٌ یہ زید ہے، بھئی اس جماعت والا ایک طالب علم آیا میں نے کہا هٰذَا زَيْدٌ یہ کیا ہے؟ زید ہے۔ توجہ ہے؟ اب دیکھو یہ اس جماعت میں سے ایک ہے، توجہ ہے؟ محشّی لکھتے ہیں کہ دو جملے صاحبِ جامی نے ذکر کیے دیکھو عبارت پہ نظر رکھو: هٰذَا زَيْدٌ یہ زید ہے، اور دوسرا جملہ ہے رَأَيْتُ زَيْدًا آخَرَ میں نے ایک اور زید کو دیکھا، رَأَيْتُ زَيْدًا آخَرَ۔ دوسرے جملے میں تو زَيْدًا کی صفت آخَرَ لائے اور آخَرَ پر کوئی الف لام ہے؟ نہیں، تو معلوم ہوا زَيْدًا نکرہ ہے، میں نے ایک دوسرا زید دیکھا معلوم ہوا کوئی اور زید بھی ہے تو دوسرے جملے میں تو زَيْدًا نکرہ ہے قطعی طور پر۔ پہلے جملے کے اندر محشّی لکھتے ہیں هٰذَا زَيْدٌ یہ زَيْد معرفہ ہے، یہ زَيْد معرفہ ہے، جبکہ بعض شروحات والے لکھتے ہیں کہ یہ زَيْد بھی نکرہ ہے۔ اسی جماعت میں سے ایک ساتھی آیا تو آپ کیا کہتے ہیں هٰذَا زَيْدٌ یہ زید ہے، یعنی یہ ایک زید ہے یوں ترجمہ کرو: هٰذَا زَيْدٌ یہ ایک زید ہے۔ اور یہی زیادہ مناسب ہے کہ دونوں جملوں میں جو لفظِ زَيْد آیا وہ نکرہ ہے بھئی، وہ کیا ہے؟ نکرہ ہے بھئی کیونکہ یہ بات اس علم کی چل رہی ہے جس سے علمیت ختم کر دی گئی ہے، تو دونوں میں یہ نکرہ ہے تو هٰذَا زَيْدٌ کا کیا ترجمہ کریں گے؟ یہ زید ہے یہ ترجمہ نہ کریں، هٰذَا زَيْدٌ یہ ایک زید ہے، جیسے میں کہتا ہوں هٰذَا كِتَابٌ یہ ایک کتاب ہے، هٰذَا رَجُلٌ یہ ایک آدمی ہے، تو یہ بھی دس طلبہ کی جماعت کا نام زَيْد رکھا ہے تو یہ بھی ان میں سے ایک ہے، هٰذَا زَيْدٌ یہ ایک زید ہے، وَرَأَيْتُ زَيْدًا آخَرَ اور میں نے ایک دوسرے زید کو دیکھا۔ تو دیکھا دونوں جملوں میں لفظِ زَيْد نکرہ ہے، پوری جماعت جو اس نام کے ساتھ موسوم تھی ان میں سے ایک کا ہم نے ارادہ کیا ہے یہاں پر بھئی، ان میں سے ایک کا ارادہ کیا ہے۔ ”فَإِنَّهُ أُرِيدَ بِهِ“ اس لیے کیونکہ اس نام زَيْد کے ذریعے ارادہ کیا گیا ہے ”الْمُسَمَّى بِزَيْدٍ“ وہ جو زید کے نام کے ساتھ موسوم ہے اس کا یہاں ارادہ کیا گیا ہے، اور وہ ایک ہیں یا زیادہ ہیں؟ زیادہ ہیں، تو یہ نکرہ ہے بھئی۔ ”أَوْ يُجْعَلَ عِبَارَةً عَنِ الْوَصْفِ الْمُشْتَهِرِ صَاحِبُهُ بِهِ“، ”أَوْ يُجْعَلَ عِبَارَةً“ یا اس علم کو عبارت بنا دیا جائے ”عَنِ الْوَصْفِ الْمُشْتَهِرِ“ اس وصف سے ”الْمُشْتَهِرِ“ کہ مشہور ہے ”صَاحِبُهُ“ اس علم والا ”بِهِ“ اس وصف کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ صَاحِبُهُ کی هُ ضمیر راجع ہے علم کو، صَاحِبُهُ أَيْ صَاحِبُ الْعَلَمِ۔ بھئی فِرْعَوْن بول کر فِرْعَوْن نہیں مراد بلکہ اس کا، اس علم والے کا مشہور وصف مراد ہے کہ وہ ظالم تھا بھئی۔ تو صَاحِبُهُ هُ ضمیر کس کو راجع؟ علم کو صَاحِبُ الْعَلَمِ۔ تو ”عَنِ الْوَصْفِ الْمُشْتَهِرِ صَاحِبُهُ بِهِ“، بِهِ کی هِ ضمیر راجع ہے وصف کو۔ بھئی ادھر دیکھیے، دوسری صورت یہ ہے علم کو نکرہ بنانے کی، علمیت کو ختم کرنے کی کہ علم بول کر وہ ذات مراد نہ لیں صاحبِ علم مراد نہ لیں بلکہ اس کا مشہور وصف مراد لے لیں۔ فِرْعَوْن بول کر فِرْعَوْن کی ذات مراد نہ لیں بلکہ اس کا مشہور وصف یعنی ظالم ہونا مراد لے لیں۔ یہ معنی ہے ”أَوْ يُجْعَلَ عِبَارَةً“ یا اس علم کو عبارت بنایا یعنی اس سے مراد لیا جائے، اس علم کو عبارت بنایا کس سے؟ وصفِ مشہور سے، یعنی اس سے وصفِ مشہور مراد لیا بھئی۔ ”أَوْ يُجْعَلَ عِبَارَةً عَنِ الْوَصْفِ الْمُشْتَهِرِ صَاحِبُهُ بِهِ“ یا اس علم کو کنایہ بنا لیا جائے، اس کو عبارت بنا لیا جائے اس وصف سے کہ مشہور ہے صَاحِبُهُ اس علم والا اس نام والا بِهِ اس وصف کے ساتھ، اس سے اس کو عبارت بنا لیا جائے یعنی وہ وصف مراد لے لیا جائے آسان لفظوں میں یوں کہو۔ یہ الْمُشْتَهِرِ یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے۔ لفظوں میں الْوَصْفِ ہے موصوف اور الْمُشْتَهِرِ ہے اس کی صفت، لیکن الْمُشْتَهِرِ کا فاعل صَاحِبُهُ آگے آ رہا ہے، صَاحِبُهُ کیا ہے؟ آگے آ رہا ہے، تو وہ وصف نہیں مشہور بلکہ علم والا مشہور ہے، کون مشہور ہے؟ علم والا مشہور ہے بِهِ اس وصف کے ساتھ، تو یہ صفت بِحَالِ مُتَعَلِّقِهِ ہے، لفظوں میں مُشْتَهِر صفت ہے وصف کی اور معنی میں صفت ہے یہ صاحبِ علم کی بھئی۔ تو کہتے ہیں ”أَوْ يُجْعَلَ عِبَارَةً عَنِ الْوَصْفِ الْمُشْتَهِرِ صَاحِبُهُ بِهِ“ یا اس علم کو کنایہ بنا لیا جائے، اس کو عبارت بنا لیا جائے اس وصف سے کہ مشہور ہے صَاحِبُهُ اس علم والا اس نام والا بِهِ اس وصف کے ساتھ، اس سے اس کو عبارت بنا لیا جائے یعنی وہ وصف مراد لے لیا جائے آسان لفظوں میں یوں کہو۔ ”نَحْوُ قَوْلِهِمْ“ جیسے کہ عربوں کا قول ہے: ”لِكُلِّ فِرْعَوْنٍ مُوسٰى“ ہر فرعون کے لیے موسیٰ ہے، ”أَيْ لِكُلِّ مُبْطِلٍ مُحِقٌّ“۔ مُبْطِل کہتے ہیں باطل کو اختیار کرنے والا، ناحق کو اختیار کرنے والا اس کو کیا کہتے ہیں؟ مُبْطِل۔ اور مُحِقّ کہتے ہیں حق کو اختیار کرنے والا۔ تو یہاں فِرْعَوْن سے، فِرْعَوْن بول کر فِرْعَوْن نہیں مراد بلکہ مُبْطِل مراد ہے، اور مُوسٰى بول کر مُوسٰى علیہ السلام نہیں مراد بلکہ مُحِقّ مراد ہے یعنی ان کے مشہور وصف جو ہیں وہ یہاں مراد ہیں۔ ”لِكُلِّ فِرْعَوْنٍ مُوسٰى أَيْ لِكُلِّ مُبْطِلٍ مُحِقٌّ“ ہر باطل پرست کے لیے مُحِقّ حق پرست ہے، ہر باطل پرست کے لیے کوئی نہ کوئی حق پرست ہوتا ہے جو اللہ پیدا فرماتے ہیں جو اس باطل پرست کو ختم کر دیتا ہے مٹا دیتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون جیسے سرکش کو مٹا دیا بھئی۔ تو دیکھو فِرْعَوْن غیرِ منصرف ہے مُوسٰى بھی غیرِ منصرف ہے، دونوں عجمی نام ہیں اور علمیت بھی ہے اور عجمہ بھی ہے تو دونوں غیرِ منصرف، لیکن یہاں پر دونوں منصرف ہیں کیونکہ علم بول کر ذات نہیں مراد بلکہ ان کا وصفِ مشہور مراد ہے اس وقت یہ منصرف ہیں بھئی۔ اسی لیے ”لِكُلِّ فِرْعَوْنٍ“ دیکھا فِرْعَوْن پر آپ کسرہ بھی پڑھ رہے ہیں اور تنوین بھی پڑھ رہے ہیں، تو یہ اس وقت منصرف ہو چکے ہیں، معنی سمجھ میں آ گیا؟ تو کہتے ہیں جب اس کو نکرہ بنایا جائے گا تو ”صُرِفَ“ تو وہ منصرف ہو جائے گا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ سارا حل ہو گیا، چلیے بس بھئی۔ هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ.
216 approved lectures · 72 of 216