Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-067

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 169
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی آگے سبق، کہتے ہیں: وَحَضَاجِرُ عَلَمًا لِلضَّبُعِ۔ هٰذَا جَوَابُ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ تَقْدِيرُهُ أَنَّ حَضَاجِرَ عَلَمُ جِنْسٍ لِلضَّبُعِ يُطْلَقُ عَلَى الْوَاحِدِ وَالْكَثِيرِ، كَمَا أَنَّ أُسَامَةَ عَلَمُ جِنْسٍ لِلْأَسَدِ فَلَا جَمْعِيَّةَ فِيهِ، وَصِيغَةُ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ لَيْسَتْ مِنْ أَسْبَابِ مَنْعِ الصَّرْفِ بَلْ هِيَ شَرْطٌ لِلْجَمْعِيَّةِ فَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ مُنْصَرِفًا لٰكِنَّهُ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ۔ بھئی گزشتہ سبق میں ہم نے جمع کے بارے میں پڑھنا شروع کیا بھئی۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ یہ جو جمع ہے یہ دو سببوں کے قائم مقام ہے اور اس کی شرط یہ ہے، یعنی اس کے دو سببوں کے قائم مقام ہونے کی شرط یہ ہے کہ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا صیغہ ہونا چاہیے بغیر ہا کے، یعنی اس کے آخر میں تائے تانیث نہیں ہونی چاہیے بھئی۔ اور مُنْتَهَى الْجُمُوعِ جو ہے، اس صیغے کو مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا صیغہ کیوں کہتے ہیں؟ میں نے وجہ بتلائی تھی کہ اس پر جمعِ تکسیر کی انتہا ہو جاتی ہے، اس کے بعد اگر اس کی آگے مزید جمع آئے تو وہ جمعِ سلامت تو آ سکتی ہے جمعِ تکسیر نہیں آ سکتی۔ چنانچہ اس کی مثال بھی صاحبِ جامی نے ذکر کی کہ أَيَامِينُ جو ہے اس کی جمع أَيَامِنِينَ، دیکھو جمعِ مذکر سالم آتی ہے، اور اسی طرح صَوَاحِبُ کی جمع صَوَاحِبَاتٌ جمعِ مؤنث سالم آتی ہے۔ تو یہ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کے صیغے ہیں لیکن آگے ان کی جمعِ تکسیر نہیں آتی بلکہ جمعِ سالم آتی ہے بھئی۔ اور یہ شرط کیوں لگائی؟ وجہ یہ کہ یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں یہ کلمے کو مُنْصَرِف ہونے سے نکال دیتے ہیں، یعنی اسم کو اس کی اصل سے نکال دیتے ہیں، لہٰذا اس کے لیے کوئی قوی سبب چاہیے۔ اور جب یہ صیغہ آ جائے گا تو یہ قوی سبب بنے گا اس لیے کیونکہ اب کلمہ تبدیلی سے محفوظ ہو گیا، یعنی آگے اس کی جمعِ تکسیر نہیں آ سکتی۔ تو اب اس کی جمعیت میں قوت آ گئی، اب یہ مؤثر بنے گا بھئی۔ اور بغیر ہا کے ہو، اس لیے کیونکہ اگر ہا ساتھ جڑ جائے تو پھر وہ مفرد کا وزن بن جاتا ہے جیسے فَرَازِنَةٌ بھئی۔ اس کے آخر میں گول تا ہے تو یہ مفرد کا وزن بن گیا جیسے عَلَانِيَةٌ، كَرَاهِيَةٌ، طَوَاعِيَةٌ، یہ سب مفرد ہیں بھئی۔ اور پھر میں نے یہ بھی بتلایا تھا کہ یہ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا جو صیغہ ہے اس کی صورت مراد ہے، یعنی وزنِ صوری مراد ہے، وزنِ صرفی یا وزنِ عروضی مراد نہیں۔ ایک ہوتا ہے وزنِ صرفی، جس میں اصلی کے مقابلے میں اصلی آتا ہے، زائد کے مقابلے میں زائد، اور حرکات و سکنات بھی بالکل ایک جیسی ہوتی ہیں، یعنی فتحہ کے مقابلے میں فتحہ، ضمہ کے مقابلے میں ضمہ، کسرہ کے مقابلے میں کسرہ اور سکون کے مقابلے میں سکون آتا ہے۔ جبکہ دوسرا وزنِ صوری ہے، اس میں حرکات و سکنات تو ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن اصلی کے مقابلے میں اصلی ہے یا زائد ہے یہ نہیں دیکھا جاتا، جیسے مَسَاجِدُ، أَسَاوِرُ اور ضَوَارِبُ، تینوں کے وزن، وزنِ صرفی تو الگ الگ ہیں لیکن وزنِ صوری تینوں کا ایک ہی ہے۔ اور تیسری وزن کی قسم جو ہے وہ وزنِ عروضی ہے، وزنِ عروضی کے اندر حرکات و سکنات بھی ایک جیسی ہونا ضروری نہیں، بس صرف متحرک کے مقابلے میں متحرک آنا چاہیے اور ساکن کے مقابلے میں ساکن آنا چاہیے، چاہے حرکتیں الگ الگ ہوں بھئی، جیسے شَرِيفٌ بر وزن فَعُولٌ۔ اب شَرِيفٌ میں تو شین پر زبر ہے اور فَعُولٌ میں فا پر ضمہ ہے، لیکن حرکتوں کو نہیں دیکھنا کہ الگ الگ ہیں، بس صرف یہ دیکھنا ہے کہ متحرک کے مقابلے میں متحرک ہونا چاہیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اب آئیے آج کے سبق پر بھئی۔ کہتے ہیں: وَحَضَاجِرُ عَلَمًا لِلضَّبُعِ هٰذَا جَوَابُ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ۔ بھئی صاحبِ کافیہ نے ضابطہ آپ کو بتلا دیا کہ جمع جو ہے یہ غیرِ انصراف کا سبب بنے گی اور یہ دو سببوں کے قائم مقام ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ صیغہ جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ والا ہونا چاہیے اور بغیر ہا کے ہو بھئی، بغیر ہا کے۔ تو اس پر اشکال ہوتا ہے کہ حَضَاجِرُ، حَضَاجِرُ یہ علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے بھئی، علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے۔ یاد رکھو ضَبُع جو ہے یہ عربی زبان میں ایک تو یہ لگڑ بگڑ کو کہتے ہیں بھئی۔ لگڑ بگڑ ایک حیوان ہے بھئی، کتے کے مشابہ ہے بلکہ کتے سے معمولی سا شاید بڑا ہو گا، تھوڑا سا معمولی سا بڑا ہو گا اور اس کی شکل بڑی کریہہ اور خوفناک ہوتی ہے بھئی، اور کتے کے تو اگلے اور پچھلے پاؤں دونوں برابر ہوتے ہیں، جبکہ یہ لگڑ بگڑ جو ہے اس کے پچھلے پاؤں نسبتاً چھوٹے ہوتے ہیں اگلے پاؤں کے مقابلے میں بھئی، تو اس کا پچھلا حصہ تھوڑا سا نیچے کو جھکا ہوا ہوتا ہے بھئی اور یہ بڑا ہی خوفناک جانور ہے بھئی، تو اس لگڑ بگڑ کو عربی میں ضَبُع کہتے ہیں۔ لیکن یہاں ضَبُع سے لگڑ بگڑ نہیں مراد بلکہ یہاں بجو مراد ہے۔ بجو کہتے ہیں یہ کوئی اور حیوان ہے اور اس کو بھی ضَبُع کہتے ہیں بھئی، تو ضَبُع سے یہاں بجو مراد ہے بھئی۔ اور یہ کوئی اور حیوان ہے، کہتے ہیں اس کا پیٹ بہت بڑا ہوتا ہے، تو اس کو اردو میں بجو کہتے ہیں اور عربی میں ضَبُع بھئی۔ تو یہ جو حَضَاجِرُ ہے بھئی یہ علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے یعنی بجو کے لیے۔ یاد رکھو ایک ہوتی ہے جمع اور ایک ہے اسمِ جنس۔ جمع میں دیکھو مفرد کا صیغہ اور ہوتا ہے، جمع کا صیغہ اور۔ مثلاً ایک کتاب ہو تو اس کو کہیں گے كِتَابٌ، دو کتابیں ہوں تو کہیں گے كِتَابَانِ، اور جمع ہو تو کہیں گے كُتُبٌ، كُتُبٌ کہیں گے۔ اسی طرح اردو میں بھی ہے، ایک کتاب ہو تو کتاب کہیں گے اور زیادہ ہوں، اردو میں تو چونکہ تثنیہ ہے ہی نہیں، تو ایک سے جب زیادہ ہوں تو اس کو کتابیں کہیں گے۔ دیکھو لفظ ہی بدل گیا، ایک کے لیے لفظ ہے کتاب اور ایک سے زیادہ کے لیے کتابیں۔ تو جمع جو ہے اس کا اطلاق دو سے زائد پر ہوتا ہے، جبکہ یہ جو اسمِ جنس ہے یہ اسی لفظ کا اطلاق مفرد پر بھی ہوتا ہے اور تثنیہ، جمع سب پر وہی بولا جاتا ہے، یعنی قلیل ہو یا کثیر سب پر وہی لفظ بولا جاتا ہے، جیسے انسان۔ انسان اسمِ جنس ہے، یہ قلیل پر بھی بولا جاتا ہے اور کثیر پر بھی۔ ایک انسان ہو تو بھی ہم کہتے ہیں یہ انسان ہے، دو یا زیادہ انسان ہوں تب بھی ہم کہتے ہیں یہ انسان ہیں۔ دیکھا وہی لفظ انسان مفرد کے لیے بھی اور تثنیہ، جمع وغیرہ سب پر وہ بولا جا رہا ہے، قلیل اور کثیر سب پر بولا جا رہا ہے، لفظ میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی، حالانکہ ایک کے لیے کتاب تھا، دو کے لیے كِتَابَانِ اور جمع کے لیے كُتُبٌ۔ اسی طرح دوسری مثال لے لیں: ایک کو کہیں گے رَجُلٌ، دو ہوں گے تو رَجُلَانِ، اور جمع ہو تو کہیں گے رِجَالٌ، دیکھو لفظ ہی بدلتے جا رہے ہیں، لیکن اسمِ جنس وہ ایک ہی لفظ قلیل پر بھی بولا جاتا ہے اور کثیر پر بھی، تو انسان کا لفظ سب پر بولا جائے گا، اس کو کہتے ہیں اسمِ جنس۔ جبکہ یہ حَضَاجِرُ، یہ ہے علمِ جنس بھئی، علمِ جنس۔ علمِ جنس اور اسمِ جنس میں صرف اتنا فرق ہے کہ اسمِ جنس جو ہے وہ نکرہ ہوتا ہے جبکہ علمِ جنس جو ہے، نام سے ہی پتہ چل رہا ہے دیکھو علم ہے جنس کے لیے، تو یہ معرفہ ہوتا ہے۔ فرق سمجھ میں آیا؟ تو اسمِ جنس نکرہ ہوتا ہے اور علمِ جنس معرفہ ہوتا ہے۔ اب دیکھو یہاں اشکال یہ ہوتا ہے کہ حَضَاجِرُ یہ علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے یعنی بجو کے لیے، تو معلوم ہوا اس کا اطلاق قلیل اور کثیر سب پر ہوتا ہے، معلوم ہوا یہ جمع نہیں، معلوم ہوا یہ جمع نہیں۔ جب یہ جمع نہیں ہے تو پھر تو اس کو مُنْصَرِف ہونا چاہیے تھا بھئی، حالانکہ عرب اس کو غَيْرُ مُنْصَرِفٍ استعمال کرتے ہیں۔ دیکھو حَضَاجِرُ صیغہ تو بے شک جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ والا ہے، حَضَاجِرُ اسی وزن پر ہے، توجہ ہے؟ لیکن صیغہ سبب نہیں بنتا غیرِ انصراف کا، غیرِ انصراف کا سبب جمعیت بنتی ہے جمع ہونا، ہاں اس جمع ہونے کے اندر شرط یہ ہے کہ صیغہ کون سا ہونا چاہیے؟ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا، تو جمع ہونے کو پہلے دیکھیں گے اور صیغے کو بعد میں دیکھیں گے۔ لیکن حَضَاجِرُ یہ تو جمع ہے ہی نہیں، یہ تو علمِ جنس ہے، تو بے شک صیغہ اس کا جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ والا ہے لیکن صیغہ تو سبب ہی نہیں بنتا، سبب تو کیا بنتا ہے؟ جمعیت بنتی ہے سبب، تو اس کو تو مُنْصَرِف ہونا چاہیے، لیکن ہم نے سنا ہے عرب اس کو غَيْرُ مُنْصَرِفٍ استعمال کرتے ہیں۔ تو اس کا جواب دیں گے صاحبِ کافیہ آپ کو کہ بھئی حَضَاجِرُ اس وقت اگرچہ یہ علمِ جنس ہے لیکن یہ اصلِ وضع میں جمع ہے، اصلِ وضع میں یہ جمع ہے، پھر جمع سے اس کو نقل کر کے علمِ جنس بنا لیا گیا۔ اس وقت اگرچہ یہ علمِ جنس ہے لیکن اصلِ وضع میں یہ کیا ہے؟ جمع ہے، تو جمع سے اس کو نقل کر کے علمِ جنس بنا لیا گیا۔ تو یہ اصل میں، یہ اصل میں جمع تھا بھئی۔ یہ جمع تھا حِضَجْرٌ کی، حِضَجْرٌ یہ لفظ آگے آ جائے گا کتاب کے اندر بھی: ح ہے، ضاد ہے، جیم اور را، ح کے نیچے زیر، ضاد پر زبر اور جیم ساکن ہے: حِضَجْرٌ۔ حِضَجْرٌ کا معنی ہوتا ہے بڑے پیٹ والا، وہ چیز جس کا پیٹ بڑا ہو اس کو حِضَجْرٌ کہتے ہیں اور کہتے ہیں یہ جو بجو ہے اس کا پیٹ بھی بہت بڑا ہوتا ہے، تو حِضَجْرٌ کی جمع کیا بنائی گئی؟ حَضَاجِرُ، اور پھر اس حَضَاجِرُ کو نقل کر کے علمِ جنس بنا دیا گیا بجو کے لیے۔ جب یہ علمِ جنس بن گیا اب اس کا اطلاق قلیل پر بھی ہوتا ہے اور کثیر پر بھی۔ معلوم ہوا ایک بجو ہو اس کو بھی کیا کہیں گے؟ حَضَاجِرُ۔ بھئی ایک ہے پھر اس کو حَضَاجِرُ کیسے کہیں گے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ اس کا پیٹ اپنے باقی بدن کے مقابلے میں بہت بڑا ہوتا ہے، تو گویا کہ ہر فرد جو ہے وہ ایک پوری جماعت ہے یہ بڑے پیٹ والوں کی، بڑے پیٹ والوں کی ایک پوری جماعت ہے گویا۔ تو دیکھو بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ دیکھو نا حَضَاجِرُ علمِ جنس بن گیا، اب اس کا اطلاق قلیل پر بھی ہو گا اور کثیر پر بھی۔ جب قلیل پر ہوا معلوم ہوا اس کے ہر فرد کو بھی حَضَاجِرُ کہہ سکتے ہیں، جب ہر فرد کو حَضَاجِرُ کہہ سکتے ہیں بھئی حَضَاجِرُ تو جمع ہے اس کا اطلاق ہر فرد پر کیسے ہوتا ہے؟ تو بتلائیں گے آپ کو کہ بھئی کہ اس کا پیٹ اتنا بڑا ہوتا ہے گویا اس ہر ایک جو ہے وہ ایک پوری جماعت ہے بڑے پیٹ والوں کی بھئی، ہر ایک پوری جماعت ہے بڑے پیٹ والوں کی تو ہر فرد ہی گویا حَضَاجِرُ ہے بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔ بات سمجھ میں آ گئی، تو کیا اشکال ہوا کہ حَضَاجِرُ یہ تو علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے اس کے اندر تو جمعیت ہے ہی نہیں، تو صرف صیغہ ہے لیکن صیغہ تو سبب نہیں بنتا سبب تو جمعیت بنتی ہے تو اس کو تو مُنْصَرِف ہونا چاہیے لیکن ہم نے عربوں سے اس کو غَيْرُ مُنْصَرِفٍ سنا ہے، تو صاحبِ کافیہ نے جواب دے دیا کہ یہ فی الحال اگرچہ جمع نہیں لیکن اصلِ وضع میں یہ کیا تھا؟ جمع، اور پھر جمع سے نقل کر کے اس کو علمِ جنس بنایا گیا۔ تو گویا حاصلِ جواب یہ ہوا کہ جمع ہونا عام ہے، چاہے فی الحال جمع ہو چاہے اصلِ وضع میں جمع ہو۔ مَسَاجِدُ اور مَصَابِيحُ یہ تو فی الحال جمع ہیں یہ تو ہیں ہی غَيْرُ مُنْصَرِفٍ، البتہ حَضَاجِرُ وہ فی الحال تو علمِ جنس ہے لیکن اصلِ وضع میں کیا ہے؟ جمع ہے، معلوم ہوا جمع ہونا عام ہے چاہے فی الحال جمع ہو چاہے اصلِ وضع میں جمع ہو، دونوں صورت میں یہ سبب بنے گی غیرِ انصراف کا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ دیکھیے بھئی اب کتاب پر۔ کہتے ہیں: وَحَضَاجِرُ عَلَمًا لِلضَّبُعِ، جی پہلے صرف متن متن دیکھ لیں، کہتے ہیں: وَحَضَاجِرُ عَلَمًا لِلضَّبُعِ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ، اور حَضَاجِرُ جو ہے، عَلَمًا اس حال میں کہ یہ علم ہے لِلضَّبُعِ بجو کے لیے، غَيْرُ مُنْصَرِفٍ یہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہے، لِأَنَّهُ مَنْقُولٌ عَنِ الْجَمْعِ اس لیے کیونکہ اس کو نقل کیا گیا ہے جمع سے۔ کہاں سے نقل کیا گیا؟ جمع سے، یعنی اصلِ وضع میں یہ جمع تھا اب اس کو نقل کر کے کیا بنا لیا گیا؟ علمِ جنس بنا لیا گیا بھئی۔ اب دیکھیے بھئی شرح کے ساتھ، کہتے ہیں: وَحَضَاجِرُ عَلَمًا لِلضَّبُعِ هٰذَا جَوَابُ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ، حَضَاجِرُ اس حال میں کہ یہ علم ہے ضَبُع کے لیے، یہ جواب ہے ایک سوالِ مقدر کا، تَقْدِيرُهُ جس کی تقدیر یہ ہے بھئی۔ تَقْدِيرُهُ اور تَقْرِيرُهُ دونوں طرح پڑھا جاتا ہے اس کو بھئی۔ تَقْدِيرُهُ اگر پڑھیں تو ما قبل میں سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ کی بات آئی تو یہ اس کے ساتھ اس کی مناسبت آ گئی، اور اگر تَقْرِيرُهُ پڑھیں کہ ایک سوالِ مقدر ہے اس کی تقریر یہ ہے، تو یہ مشہور زیادہ اسی طرح ہے کہ اس کو تَقْرِيرُهُ پڑھتے ہیں، تو بہرحال دونوں طرح پڑھا جا سکتا ہے بھئی اس کو۔ تو کہتے ہیں هٰذَا جَوَابُ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ یہ ایک سوالِ مقدر کا جواب ہے، بھئی یہاں سوال پیدا ہوتا ہے نا، آپ نے ہمیں کیا کہا؟ غیرِ انصراف کا سبب جمع بنے گی اور اس کے لیے شرط کیا ہے؟ صیغہ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا ہونا چاہیے، تو حَضَاجِرُ اس میں تو جمعیت ہے ہی نہیں تو اس کو تو مُنْصَرِف ہونا چاہیے بھئی۔ تو وہی اب سوال کی بھی تقریر کریں گے اور آگے پھر جواب بھی ذکر ہو گا بھئی۔ تو کہتے ہیں: هٰذَا جَوَابُ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ یہ ایک سوالِ مقدر کا جواب ہے، تَقْدِيرُهُ اس سوال کی تقدیر یہ ہے، یا تَقْرِيرُهُ۔ اس سوالِ مقدر کی تقریر یہ ہے کہ أَنَّ حَضَاجِرَ عَلَمُ جِنْسٍ لِلضَّبُعِ، کہ حَضَاجِرُ علمِ جنس ہے ضَبُع یعنی بجو کے لیے، يُطْلَقُ عَلَى الْوَاحِدِ وَالْكَثِيرِ، اس کا اطلاق ایک پر بھی ہوتا ہے اور کثیر پر بھی، یعنی اس کو بولا جاتا ہے واحد اور کثیر پر، كَمَا أَنَّ أُسَامَةَ عَلَمُ جِنْسٍ لِلْأَسَدِ، جیسے کہ أُسَامَةُ علمِ جنس ہے لِلْأَسَدِ شیر کے لیے۔ یاد رکھو أُسَامَةُ کا لفظ جو ہے یہ علمِ جنس ہے شیر کے لیے، کس کے لیے؟ شیر کے لیے۔ اور تو اسی لیے یہاں دیکھو أُسَامَةَ ایک اس میں علمیت آ گئی، ایک تانیث آ گئی تا بھی ساتھ ہے، تو اس کو غیرِ منصرف پڑھیں گے بھئی۔ كَمَا أَنَّ أُسَامَةَ عَلَمُ جِنْسٍ لِلْأَسَدِ، جیسے کہ أُسَامَةُ جو ہے وہ علمِ جنس ہے أَسَد یعنی شیر کے لیے۔ فَلَا جَمْعِيَّةَ فِيهِ، تو اس کے اندر کوئی جمعیت نہیں ہے، کس کے اندر؟ بھئی اس کا تعلق أُسَامَةَ سے نہ سمجھنا کہ أُسَامَةَ کے اندر جمعیت نہیں ہے، بلکہ أُسَامَةَ کو تو صرف مثال کے طور پر ذکر کیا، بات چل رہی ہے حَضَاجِرُ کی، پیچھے بتایا کہ حَضَاجِرُ علمِ جنس ہے یہ قلیل اور کثیر پر بولا جاتا ہے جیسے کہ أُسَامَةُ کا لفظ ہے، یعنی یہ بھی اسی کی طرح ہے، فَلَا جَمْعِيَّةَ فِيهِ لہٰذا حَضَاجِرُ کے اندر جمعیت نہیں ہے، وہ جمع نہیں ہے۔ وَصِيغَةُ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ لَيْسَتْ مِنْ أَسْبَابِ مَنْعِ الصَّرْفِ، اور مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا صیغہ تو اسبابِ منعِ صرف میں سے نہیں ہے، بَلْ هِيَ شَرْطٌ لِلْجَمْعِيَّةِ، بلکہ یہ تو جمعیت کے لیے شرط ہے، فَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ مُنْصَرِفًا، تو مناسب یہ ہے کہ حَضَاجِرُ کو مُنْصَرِف ہونا چاہیے، لٰكِنَّهُ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ، لیکن وہ تو غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہے، یعنی عربی زبان میں کس طرح استعمال ہوتا ہے؟ غیرِ منصرف استعمال ہوتا ہے۔ وَتَقْرِيرُ الْجَوَابِ، اور جواب کی تقریر یہ ہے کہ أَنَّ حَضَاجِرَ حَالَ كَوْنِهِ عَلَمًا لِلضَّبُعِ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ، یہ آپ دیکھ رہے ہیں بھئی؟ أَنَّ حَضَاجِرَ حَالَ كَوْنِهِ عَلَمًا، یہ وہی متن میں جو اوپر آیا تھا: وَحَضَاجِرُ عَلَمًا لِلضَّبُعِ، بتلایا تھا کہ یہ جواب ہے سوالِ مقدر کا، اب اسی عبارت کو ذکر کر رہے ہیں، لیکن متن میں آیا تھا حَضَاجِرُ عَلَمًا اور صاحبِ جامی آگے کیا فرما رہے ہیں کہ جواب کی تقریر یہ ہے کہ أَنَّ حَضَاجِرَ حَالَ كَوْنِهِ عَلَمًا لِلضَّبُعِ، کہ حَضَاجِرُ اس حال میں کہ یہ علم ہے ضَبُع کے لیے، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ متن میں جو عَلَمًا لفظ آیا تھا وہ حال واقع ہو رہا ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَتَقْرِيرُ الْجَوَابِ اور جواب کی تقریر یہ ہے کہ أَنَّ حَضَاجِرَ حَالَ كَوْنِهِ عَلَمًا لِلضَّبُعِ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ، کہ حَضَاجِرُ اس حال میں کہ یہ ضَبُع کے لیے علم ہے غَيْرُ مُنْصَرِفٍ یہ غیرِ منصرف ہے، لَا لِلْجَمْعِيَّةِ الْحَالِيَّةِ بَلْ لِلْجَمْعِيَّةِ الْأَصْلِيَّةِ، جمعیتِ حالیہ کی وجہ سے نہیں یعنی فی الحال تو یہ جمع نہیں ہے، فی الحال تو یہ علمِ جنس ہے، بَلْ لِلْجَمْعِيَّةِ الْأَصْلِيَّةِ بلکہ جمعیتِ اصلیہ کی وجہ سے یعنی اصل میں یہ جمع تھا، لِأَنَّهُ مَنْقُولٌ عَنِ الْجَمْعِ اس لیے کیونکہ اس کو نقل کیا گیا ہے جمع سے۔ فَإِنَّهُ كَانَ فِي الْأَصْلِ جَمْعُ حِضَجْرٍ، اس لیے کیونکہ اصل میں یہ جمع ہے حِضَجْرٍ کی، حا کے نیچے زیر، ضاد پر زبر اور جیم ساکن بھئی۔ فَإِنَّهُ كَانَ فِي الْأَصْلِ جَمْعُ حِضَجْرٍ اس لیے کیونکہ اصل میں یہ حِضَجْرٍ کی جمع ہے، بِمَعْنَى عَظِيمِ الْبَطْنِ، اور حِضَجْرٌ کس معنی میں ہے؟ عَظِيمُ الْبَطْنِ، بڑے پیٹ والا۔ سُمِّيَ بِهِ الضَّبُعُ مُبَالَغَةً فِي عِظَمِ بَطْنِهَا، موسوم کیا گیا اس کے ساتھ ضَبُع کو مبالغہ کرتے ہوئے اس کے پیٹ کے بڑا ہونے میں۔ حَضَاجِرُ جو جمع ہے حِضَجْرٌ کی اس حَضَاجِرُ کے ساتھ ضَبُع کو موسوم کیا گیا مُبَالَغَةً فِي عِظَمِ بَطْنِهَا، مبالغہ کرتے ہوئے اس کے پیٹ کے بڑا ہونے میں، یعنی اس کا پیٹ بڑا ہوتا ہے، اس کا پیٹ بڑا ہوتا ہے، تو پھر اس میں مبالغہ کیا گیا۔ بھئی مبالغہ ہوتا ہے ایک چیز کو بڑھا کر پیش کرنا، مثلاً زید طاقتور آدمی ہے، اب وہ دو یا تین آدمیوں کا اکیلے مقابلہ کر لے گا اتنا طاقتور ہے، لیکن آپ مبالغہ کر کے کہتے ہیں: بھئی زید تو دس آدمیوں سے بھی مقابلہ کر لے گا اکیلا۔ دیکھا؟ بھئی وہ دس سے تو اکیلا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن کم از کم دو تین سے وہ ضرور مقابلہ کر لے گا، تو آپ اسی کو بڑھا چڑھا کر ذکر کرتے ہیں، اس کو کہتے ہیں مبالغہ کرنا۔ تو یہاں پر بھی بجو کا پیٹ بڑا ہوتا ہے لیکن خوب مبالغہ کرتے ہوئے اس بجو کو حَضَاجِرُ کہہ دیا، گویا اس ایک کا پیٹ ہی پوری جماعت کے پیٹ کے برابر ہے بھئی، یہ معنی ہے سُمِّيَ بِهِ الضَّبُعُ مُبَالَغَةً فِي عِظَمِ بَطْنِهَا۔ ضَبُع کو حَضَاجِرُ کے نام کے ساتھ موسوم کیا گیا مُبَالَغَةً فِي عِظَمِ بَطْنِهَا مبالغہ کرتے ہوئے اس کے پیٹ کے بڑا ہونے کے اندر، كَأَنَّ كُلَّ فَرْدٍ مِنْهَا جَمَاعَةٌ مِنْ هٰذَا الْجِنْسِ، گویا کہ ہر فرد مِنْهَا اس ضَبُع میں سے یا اس حَضَاجِرُ میں سے ہر فرد جو ہے جَمَاعَةٌ مِنْ هٰذَا الْجِنْسِ وہ ایک جماعت ہے اس جنس میں سے، یعنی بڑے پیٹ والوں میں سے۔ ہر فرد جو ہے وہ ایک جماعت ہے بڑے پیٹ والوں کی، یوں کہو ہر ضَبُع گویا وہ ایک جماعت ہے بڑے پیٹ والوں کی، یعنی اتنا بڑا پیٹ ہے اس کا۔ تو مِنْ هٰذَا الْجِنْسِ سے مراد ہے یہ والی جنس یعنی بڑے پیٹ والی جنس۔ تو کہتے ہیں كَأَنَّ كُلَّ فَرْدٍ مِنْهَا جَمَاعَةٌ مِنْ هٰذَا الْجِنْسِ، گویا کہ ہر فرد جو ہے ضَبُع میں سے وہ ایک جماعت ہے اس جنس یعنی بڑے پیٹ والوں کی۔ فَالْمُعْتَبَرُ فِي مَنْعِ صَرْفِهِ هُوَ الْجَمْعِيَّةُ الْأَصْلِيَّةُ، پس وہ جس کا اعتبار کیا گیا اس کی منعِ صرف کے اندر وہ جمعیتِ اصلیہ ہے، یعنی یہ حَضَاجِرُ کا لفظ جمعیتِ اصلیہ کی وجہ سے غیرِ منصرف ہے۔ فَإِنْ قُلْتَ، یہاں سے اب ایک اعتراض ذکر کریں گے اور اس کا جواب دیں گے۔ اعتراض یہ، ادھر دیکھیے بھئی، اعتراض یہ کہ آپ نے حَضَاجِرُ کے اندر جمعیتِ اصلیہ کا اعتبار کیا، فی الحال تو وہ علمِ جنس ہے لیکن آپ نے کیا کہا؟ جمعیتِ اصلیہ، اصل میں یہ جمع تھی، اس کا اعتبار کیا ہے۔ کہتے ہیں: بھئی کوئی ضرورت نہیں جمعیتِ اصلیہ کا اعتبار کرنے کی، بلکہ آپ سیدھا سیدھا یہ کہیں: حَضَاجِرُ ایک تو یہ علم ہے، علمِ جنس ہے نا، تو علمیت بھی اس کے اندر ہے، اور دوسرا یہ علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے، کس کے لیے؟ ضَبُع، اور یاد رکھو ضَبُع یہ مؤنث ہے ضِبْعَان کی، اس کے مذکر کو کہتے ہیں ضِبْعَان، بجو کا جو مذکر ہے اس کو کیا کہتے ہیں؟ ضِبْعَان، اور مؤنث کو کہتے ہیں ضَبُع بھئی۔ ضَبُع میں با پر پیش پڑھنا بھی صحیح اور با کو ساکن پڑھنا بھی صحیح ہے، تو ضَبْعٌ پڑھنا بھی صحیح اور ضَبُعٌ پڑھنا بھی صحیح ہے بھئی۔ تو ضَبُع جو ہے یہ مؤنث کو کہتے ہیں اور اس کا مذکر ضِبْعَان ہے، اور علماء کیا ذکر فرماتے ہیں کہ حَضَاجِرُ علمِ جنس ہے کس کے لیے؟ لِلضَّبُعِ، ضَبُع کے لیے، معلوم ہوا یہ مؤنث کے لیے علمِ جنس ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ایک اس کے اندر علمیت آ گئی، ایک تانیث آ گئی، جب دو سبب آ گئے تو اب آپ یوں کہیں کہ یہ دو سبب ہیں اس کے غیرِ منصرف ہونے کے، جمعیتِ اصلیہ والا جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ اس وقت تو یہ علمِ جنس ہے، تو آپ کو جواب کیا دینا پڑا کہ ہاں فی الحال تو علمِ جنس ہے لیکن اصل میں یہ کیا تھی؟ جمع تھی، تو جمعیتِ اصلیہ والا جواب دیا۔ کہتے ہیں: کوئی جمعیتِ اصلیہ کے ساتھ جواب دینے کی حاجت نہیں ہے، اور بلکہ آپ کہیں کہ اس میں دو سبب ہیں، ایک علمیت اور ایک تانیث بھئی۔ تو اس کا جواب دیں گے۔ جواب یہ دیں گے کہ اس کے اندر علمیت ہے لیکن یہ علمیت مؤثر نہیں ہے، یہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بن رہی۔ بھئی کیوں؟ غیرِ انصراف کا سبب کیوں نہیں؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ جہاں پر علمیت مؤثر ہوتی ہے، غیرِ انصراف کا سبب بنتی ہے، وہاں اگر اس لفظ سے علمیت کو ختم کر دیا جائے تو پھر وہ لفظ، وہ لفظ مُنْصَرِف بن جاتا ہے۔ وہ لفظ کیا بن جاتا ہے؟ بھئی ایک لفظ ہے اس کے اندر علمیت سبب بن رہی ہے غیرِ انصراف کا، تو جب اس کے اندر سے علمیت ختم کر دیں تو اس لفظ کو کیا بن جانا چاہیے؟ مُنْصَرِف بن جانا چاہیے۔ جیسے بھئی طَلْحَةُ، طلحہ کے اندر ایک سبب علمیت ہے اور ایک تائے تانیث ہے، لیکن یہی طلحہ اگر پوری جماعت کا نام رکھ دیں، تو اب یہ نکرہ بن گیا، کیا بن گیا؟ اب علم نہیں، معرفہ نہیں۔ بھئی معرفہ تو اس کو کہتے ہیں نا جو کسی معین ذات پر دلالت کرے، آپ کا ایک ساتھی ہے اس کا نام ہے طلحہ، میں جیسے ہی طلحہ کہتا ہوں آپ کے ذہن میں فوراً وہ ساتھی آ جاتا ہے، تو معلوم ہوا دیکھو یہ علم ہے، معرفہ ہے، ایک معین ذات پر دلالت کر رہا ہے، لیکن اگر میں پوری ایک جماعت کا نام طلحہ رکھ دوں، دو یا تین یا چار کا نام کیا کر دوں؟ طلحہ رکھ دوں، اب جب میں آپ سے کہتا ہوں کہ میرے پاس طلحہ آیا تھا، کوئی آپ کو پتہ چلے گا کون سا طلحہ آیا؟ اب آپ کو پتہ ہی نہیں چلے گا، تو معلوم ہوا جب ایک جماعت کا نام رکھ دیا جائے طلحہ تو اب اس سے علمیت ختم ہو جائے گی، کیا ہو جائے گی؟ علمیت ختم ہو جائے گی، مثلاً ایک جماعت ہے تین چار طلباء ہیں سب کا نام طلحہ رکھ دیا گیا بھئی۔ اب میں نے آپ سے کہا: جَاءَنِي طَلْحَةٌ، میرے پاس ایک طلحہ آیا تھا بھئی۔ دیکھو آپ کو پتہ چلا کون سا طلحہ آیا ہے؟ نہیں، اسی لیے میں نے اس کو طَلْحَةٌ تنوین کے ساتھ پڑھا، کیونکہ یہ نکرہ ہے بھئی، تو علمیت نہیں ہے، تانیث ہے لیکن ایک سبب سے تو لفظ غیرِ منصرف نہیں بنتا، تو جَاءَنِي طَلْحَةٌ میں نے کہا، اور ترجمہ کیا کیا؟ میرے پاس ایک طلحہ آیا تھا۔ اب ایک ساتھی سامنے آیا، آپ نے میرے سے پوچھا: کیا یہ والا طلحہ آیا تھا؟ میں نے کہا: نہیں، جَاءَنِي طَلْحَةٌ آخَرُ، میرے پاس کوئی دوسرا طلحہ، ایک دوسرا طلحہ آیا تھا بھئی۔ دیکھا؟ طَلْحَةٌ آخَرُ، اس کی صفت بھی میں کیا لے آیا؟ آخَرُ لے آیا بھئی، نکرہ کی صفت نکرہ لے آیا، نکرہ لے آیا۔ تو دیکھو بات یہ چل رہی تھی جس لفظ کے اندر علمیت مؤثر ہوتی ہے اور غیرِ انصراف کا سبب بنتی ہے، اس سے جب علمیت کو ختم کر دیا جائے اور ایک جماعت کا نام رکھ دیا جائے وہ، تو پھر اس سے علمیت ختم ہو جاتی ہے اور وہ نکرہ بن جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں حَضَاجِرُ کے اندر ایسا نہیں ہے، حَضَاجِرُ کے اندر علمیت مؤثر نہیں ہے، اس لیے کیونکہ جب حَضَاجِرُ، ہم اس سے تعریف ختم کرتے ہیں، ایک جماعت کا نام حَضَاجِرُ رکھتے ہیں، تو جب علمیت ختم ہو گئی اب اس کو کیا بننا چاہیے؟ مُنْصَرِف بننا چاہیے، لیکن یہ پھر بھی غیرِ منصرف ہی رہتا ہے، مُنْصَرِف نہیں بنتا۔ معلوم ہوا علمیت اس کے اندر ہے تو لیکن وہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بن رہی، اگر غیرِ انصراف کا سبب بن رہی ہوتی پھر تو نکرہ بنانے کے بعد اس کو مُنْصَرِف ہو جانا چاہیے تھا لیکن یہ مُنْصَرِف نہیں بنتا، تو معلوم ہوا اس کے اندر علمیت مؤثر نہیں۔ اور نیز آپ نے کیا کہا کہ حَضَاجِرُ علمِ جنس ہے ضَبُع کے لیے اور ضَبُع مؤنث کو کہتے ہیں، کہتے ہیں بھئی مؤنث کے لیے اس کا علمِ جنس ہونا مُسَلَّم نہیں، تسلیم نہیں، اس لیے کیونکہ یہ مذکر اور مؤنث سب کے لیے استعمال ہوتا ہے، معلوم ہوا کہ یہ مؤنث کے لیے علمِ جنس نہیں ہے بلکہ مذکر اور مؤنث سب کے لیے ہے، تو معلوم ہوا اس کے اندر علمیت بھی مؤثر نہیں اور اس کے اندر تانیث بھی نہیں ہے کیونکہ یہ مذکر مؤنث دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تو حاصل یہ ہوا کہ حَضَاجِرُ کے اندر جو غیرِ انصراف ہے وہ جمعیتِ اصلیہ کی وجہ سے ہے، علمیت اور تانیث کی وجہ سے نہیں ہے بھئی۔ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں: فَإِنْ قُلْتَ: لَا حَاجَةَ فِي مَنْعِ صَرْفِهِ إِلَى اعْتِبَارِ الْجَمْعِيَّةِ الْأَصْلِيَّةِ، اگر آپ یہ کہیں کہ کوئی ضرورت نہیں ہے حَضَاجِرُ کی منعِ صرف کے اندر جمعیتِ اصلیہ کا اعتبار کرنے کی، فَإِنَّ فِيهِ الْعَلَمِيَّةَ وَالتَّأْنِيثَ، اس لیے کیونکہ اس کے اندر علمیت اور تانیث ہے، اس کے اندر علمیت اور تانیث ہے، لِأَنَّ الضَّبُعَ هِيَ أُنْثَى الضِّبْعَانِ، اس لیے کیونکہ ضَبُع جو ہے وہ مؤنث ہے ضِبْعَان کی۔ کس کے اندر علمیت ہے اور تانیث ہے؟ تانیث کیوں ہے؟ اس کی وجہ بیان کر رہے ہیں لِأَنَّ الضَّبُعَ هِيَ أُنْثَى الضِّبْعَانِ، کیونکہ ضَبُع جو ہے یہ ضِبْعَان کی مؤنث ہے۔ قُلْنَا، قُلْنَا سے جواب دے رہے ہیں، قُلْنَا ہم کہتے ہیں: عَلَمِيَّتُهُ غَيْرُ مُؤَثِّرَةٍ، کہ اس کی علمیت جو ہے وہ مؤثر نہیں ہے، یعنی وہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بن رہی، وَإِلَّا لَكَانَ بَعْدَ التَّنْكِيرِ مُنْصَرِفًا، ورنہ تو یہ تنکیر کے بعد مُنْصَرِف ہوتا یعنی نکرہ بنانے کے بعد مُنْصَرِف ہوتا، لیکن نکرہ بنانے کے بعد بھی یہ مُنْصَرِف نہیں بنتا معلوم ہوا اس کے اندر علمیت مؤثر نہیں۔ اور دوسری بات آپ نے تانیث کی کی تھی، تو کہتے ہیں: وَالتَّأْنِيثُ غَيْرُ مُسَلَّمٍ، اور تانیث بھی اس کے اندر ثابت نہیں ہے، تسلیم نہیں ہے، لِأَنَّهُ عَلَمٌ لِجِنْسِ الضَّبُعِ مُذَكَّرًا كَانَ أَوْ مُؤَنَّثًا، اس لیے کیونکہ یہ علم ہے جنسِ ضَبُع کے لیے، مُذَكَّرًا كَانَ أَوْ مُؤَنَّثًا، چاہے وہ مذکر ہو چاہے مؤنث ہو بھئی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ وَإِنَّمَا اكْتَفَى الْمُصَنِّفُ فِي التَّنْبِيهِ، یہاں سے ایک اور قیمتی بات بیان کر رہے ہیں کہ بھئی مصنف نے یہ کہا کہ حَضَاجِرُ جو ہے منقول ہے جمع سے، حَضَاجِرُ منقول ہے جمع سے، معلوم ہوا اصلِ وضع میں یہ جمع تھا، تو صرف اتنا انہوں نے کہا لِأَنَّهُ مَنْقُولٌ عَنِ الْجَمْعِ یہ جمع سے منقول ہے۔ منقول ہے۔ بھئی سیدھی طرح یوں کہہ دیتے مصنف: وَشَرْطُهُ أَنْ يَكُونَ فِي الْأَصْلِ، جیسے وصف میں کہا تھا۔ وصف میں کیا کہا تھا؟ وصف کی شرط یہ ہے: أَنْ يَكُونَ فِي الْأَصْلِ، کہ اصلِ وضع میں وصف ہونا چاہیے۔ تو یہاں جمع کے اندر بھی اسی طرح کہہ دیتے کہ جمع کی شرط یہ ہے: أَنْ يَكُونَ فِي الْأَصْلِ، کہ اصلِ وضع میں جمع ہونی چاہیے۔ حَضَاجِرُ فی الحال تو علمِ جنس ہے لیکن اصلِ وضع میں جمع ہے، تو یہاں بھی اسی طرح کی عبارت لے آتے اور یوں کہتے کہ جمع کے اندر بھی شرط یہ ہے کہ وہ اصلِ وضع میں جمع ہونی چاہیے۔ کہتے ہیں: نہیں بھئی، صاحبِ کافیہ نے یوں نہیں ذکر کیا۔ وجہ یہ کہ وصف جو ہے، وصف کبھی اصلِ وضع کے اعتبار سے وصف ہوتا ہے، کبھی بعد میں عارضی طور پر کیا بن جاتا ہے؟ وصف۔ ایک اسم ہوتا ہے لیکن عارضی طور پر کیا بن گیا؟ وصف، جیسے أَرْبَعٌ۔ أَرْبَعٌ اصلِ وضع میں تو وصف نہیں لیکن کبھی کبھی استعمال کس طرح ہو جاتا ہے؟ وصف کے طور پر۔ تو پھر تو اس طرح جمع کے اندر بھی یہ وہم پیدا ہوتا اگر وہ ایسی عبارت مصنف لے آتے کہ اصلِ وضع کے اندر جمع ہونا چاہیے۔ پھر تو جمع کے اندر بھی یہ وہم پیدا ہوتا کہ جمع بھی گویا معلوم ہوا کبھی اصلِ وضع کے اعتبار سے جمع ہوتی ہے اور کبھی عارضی طور پر جمع استعمال ہو جاتی ہے، حالانکہ جمع تو کبھی بھی عارضی طور پر استعمال نہیں ہوتی، جمع تو جب بھی ہو گی ہمیشہ اصلِ وضع کے اعتبار سے ہی جمع ہو گی۔ اسی لیے مصنف نے یہ نہیں فرمایا کہ وَشَرْطُهُ أَنْ يَكُونَ فِي الْأَصْلِ، کہ جمع کی شرط یہ ہے کہ وہ اصلِ وضع میں جمع ہو۔ یہ عبارت اس لیے مصنف نہیں لے کر آئے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ دیکھیے، کہتے ہیں: وَإِنَّمَا اكْتَفَى الْمُصَنِّفُ فِي التَّنْبِيهِ عَلَى اعْتِبَارِ الْجَمْعِيَّةِ الْأَصْلِيَّةِ بِهٰذَا الْقَوْلِ، اور مصنف نے اکتفا کیا فِي التَّنْبِيهِ متنبہ کرنے میں، کس بات پر متنبہ کرنا؟ عَلَى اعْتِبَارِ الْجَمْعِيَّةِ الْأَصْلِيَّةِ جمعیتِ اصلیہ کے اعتبار پر۔ بھئی دیکھو مصنف نے، مصنف نے بتلایا ہمیں، ہمیں متنبہ کیا کہ جمعیتِ اصلیہ معتبر ہے، اس پر ہمیں متنبہ کیا، کس طریقے پر؟ لِأَنَّهُ مَنْقُولٌ عَنِ الْجَمْعِ کہا۔ تو کہتے ہیں: وَإِنَّمَا اكْتَفَى الْمُصَنِّفُ فِي التَّنْبِيهِ عَلَى اعْتِبَارِ الْجَمْعِيَّةِ الْأَصْلِيَّةِ بِهٰذَا الْقَوْلِ، اور مصنف نے جمعیتِ اصلیہ کے اعتبار کرنے پر متنبہ کیا اپنے اس قول کے ذریعے، وَلَمْ يَقُلْ اور یہ نہیں فرمایا: الْجَمْعُ شَرْطُهُ أَنْ يَكُونَ فِي الْأَصْلِ، کہ جمع کی شرط یہ ہے کہ وہ اصلِ وضع میں جمع ہو، اس طرح نہیں فرمایا، كَمَا قَالَ فِي الْوَصْفِ جیسے کہ کس میں فرمایا تھا؟ وصف میں فرمایا تھا، لِئَلَّا يُتَوَهَّمَ، کہتے ہیں تاکہ کہیں یہ وہم نہ کیا جائے کہ أَنَّ الْجَمْعِيَّةَ كَالْوَصْفِ قَدْ تَكُونُ أَصْلِيَّةً مُعْتَبَرَةً، تاکہ یہ وہم نہ کیا جائے کہ جمع ہونا بھی وصف کی طرح ہے قَدْ تَكُونُ أَصْلِيَّةً مُعْتَبَرَةً کبھی تو وہ اصلی ہوتا ہے معتبر ہوتا ہے، وَقَدْ تَكُونُ عَارِضَةً غَيْرَ مُعْتَبَرَةٍ اور کبھی وہ عارضی ہوتا ہے جمع ہونا اور غیرِ معتبر ہوتا ہے۔ تاکہ کہیں یہ وہم نہ پڑے اس لیے یہ عبارت نہیں لے کر آئے، وَلَيْسَ الْأَمْرُ كَذٰلِكَ اور حال یہ ہے کہ معاملہ ایسا نہیں ہے کہ جمعیت کبھی اصلی ہو اور کبھی عارضی ہو، معاملہ ایسا نہیں ہے۔ کہتے ہیں: وَلَيْسَ الْأَمْرُ كَذٰلِكَ اور معاملہ ایسا نہیں ہے، إِذْ لَا يُتَصَوَّرُ الْعُرُوضُ فِي الْجَمْعِيَّةِ، اس لیے کیونکہ جمع کے اندر عارضی ہونے کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ایک لفظ اصلِ وضع میں جمع نہیں ہے لیکن عارضی طور پر اس کو جمع کے لیے استعمال کر لیا جائے، جیسے ایک اسم اصلِ وضع میں تو وصف نہیں ہے لیکن عارضی طور پر کیا استعمال کر لیا جائے؟ وصف، تو جمع کے اندر ایسا نہیں ہے کہ اصلِ وضع میں جمع نہ ہو اور عارضی طور پر جمع کے لیے استعمال کر لیا جائے، اس کا تصور جمع میں نہیں ہو سکتا۔ کہتے ہیں: إِذْ لَا يُتَصَوَّرُ الْعُرُوضُ فِي الْجَمْعِيَّةِ، اس لیے کیونکہ جمع کے اندر عروض یعنی عارض ہونے کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ تو حاصلِ جواب یہ ہوا جمع سبب بنتا ہے غیرِ انصراف کا، اور اس کے لیے شرط یہ ہے کہ صیغہ مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا ہو اور بغیر ہا کے ہو۔ لیکن یہ جمع ہونا عام ہے، چاہے فی الحال جمع ہو جیسے مَسَاجِدُ اور مَصَابِيحُ فی الحال ہی کیا ہیں جمع، یا اصلِ وضع کے اعتبار سے جمع ہو۔ تو جمع ہونا عام ہے، چاہے فی الحال جمع ہو چاہے اصلِ وضع میں ہو۔ حَضَاجِرُ فی الحال تو جمع نہیں لیکن اصلِ وضع میں جمع ہے بھئی۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَسَرَاوِيلُ جَوَابٌ عَنْ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ تَقْدِيرُهُ أَنْ يُقَالَ قَدْ تَفَصَّيْتَ عَنِ الْإِشْكَالِ الْوَارِدِ عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ بِحَضَاجِرَ۔ یہاں سے ایک اور اعتراض کا جواب دیں گے بھئی۔ اعتراض ہوتا ہے سَرَاوِيلُ کے بارے میں۔ سَرَاوِيلُ یاد رکھو عربی زبان میں شلوار کو کہتے ہیں، شلوار اور پاجامہ بھئی۔ تو سَرَاوِيلُ یہ اسمِ جنس ہے، قلیل اور کثیر سب پر بولا جاتا ہے۔ ایک شلوار ہو یا ایک پاجامہ ہو اس کو بھی سَرَاوِيلُ کہتے ہیں، اور زیادہ ہوں ان کو بھی سَرَاوِيلُ کہتے ہیں۔ تو سَرَاوِيلُ اسمِ جنس ہے بھئی۔ تو اشکال ہوتا ہے کہ اے صاحبِ کافیہ! آپ نے ہمیں بتایا کہ غیرِ انصراف کا سبب جمع ہے، اور صیغہ جو ہے اس کے لیے شرط ہے جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا صیغہ اس کے لیے شرط ہے، تو پھر سَرَاوِيلُ غیرِ منصرف کیوں ہے بھئی؟ سَرَاوِيلُ جو ہے یہ تو اصلِ وضع کے اعتبار سے بھی جمع نہیں اور فی الحال بھی جمع نہیں۔ حَضَاجِرُ میں تو آپ نے جان چھڑا لی تھی یہ جواب دے کر کہ فی الحال تو جمع نہیں ہے فی الحال تو علمِ جنس ہے لیکن اصلِ وضع میں کیا تھا؟ جمع تھا۔ لیکن سَرَاوِيلُ میں کیا جواب دیں گے؟ یہ بھی اسمِ جنس ہے قلیل اور کثیر سب پر بولا جاتا ہے اور نہ یہ فی الحال جمع ہے اور نہ اصلِ وضع میں جمع ہے۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ بھئی یاد رکھو، یہ جو سَرَاوِيلُ ہے یہ اس کے اندر علماء کا اختلاف ہے، بعض فرماتے ہیں یہ مُنْصَرِف ہے اور بعض فرماتے ہیں یہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہے۔ ہاں زیادہ تر استعمالات میں یہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہی ہے بھئی۔ تو اگر یہ مُنْصَرِف ہو، توجہ ہے؟ پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں، کیونکہ یہ سَرَاوِيلُ صیغہ تو جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کا ہے لیکن وہ صیغہ تو سبب نہیں ہے، صیغہ تو سبب نہیں بنتا غیرِ انصراف کا بلکہ سبب تو جمعیت بنتی ہے، جمع ہونا جو ہے وہ سبب بنتا ہے غیرِ انصراف کا۔ تو مُنْصَرِف ہونے کی صورت میں تو اس پر کوئی اشکال ہی نہیں، کیونکہ یہ جمع ہی نہیں یہ اسمِ جنس ہے، جب جمع نہیں تو اس کو ہونا بھی کیا چاہیے؟ مُنْصَرِف ہونا چاہیے، لہٰذا اس صورت پر تو کوئی اشکال وارد نہیں ہوتا۔ اشکال وارد ہوتا ہے غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہونے والی صورت پر، کیونکہ نہ یہ اصلِ وضع میں جمع ہے اور نہ فی الحال جمع ہے تو پھر یہ کیسے غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہے بھئی؟ تو اس کا جواب دیں گے آپ کو اور بتلائیں گے صاحبِ کافیہ کہ بھئی اس کے علماء نے دو جواب دیے ہیں۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ سَرَاوِيلُ کا لفظ عربی ہے ہی نہیں یہ عجمی لفظ ہے، پھر اس کو نقل کیا گیا عربی زبان کی طرف، اور عربی زبان میں جب اس کو لے کر آئے تو دیکھا کہ یہ تو مَصَابِيحُ اور أَنَاعِيمُ یعنی جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ کے وزن پر ہے۔ تو اس کی صورت ان جیسی تھی، اس کی صورت ان جیسی تھی، اس کا وزن ان جیسا تھا، تو اپنے ہم وزنوں پر محمول کرتے ہوئے اس کو بھی غَيْرُ مُنْصَرِفٍ پڑھا گیا۔ تو بعض علماء نے کیا جواب دیا کہ یہ اصل میں عربی لفظ ہی نہیں ہے بلکہ عجمی لفظ ہے، اور عجمی زبان سے اس کو نقل کیا گیا عربی زبان کے اندر، اور پھر دیکھا گیا تو اس کا وزن تو مُنْتَهَى الْجُمُوعِ والا وزن ہے، تو اس کو انہوں نے جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ والا حکم ہی دے دیا، اور جمع مُنْتَهَى الْجُمُوعِ تو دو سببوں کے قائم مقام ہے وہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہے تو اس کو بھی کیا پڑھا؟ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ پڑھا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یعنی اس کو اپنے ہم وزنوں پر محمول کیا، اس کے ہم وزن مَصَابِيحُ اور أَنَاعِيمُ وغیرہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ تھے تو اس کو بھی کیا پڑھا؟ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ پڑھا، بات سمجھ میں آ گئی۔ غیرِ منصرف پڑھا۔ اس پر پھر اشکال ہوتا ہے کہ بھئی اس کا تو مطلب ہے اسبابِ منعِ صرف نو نہیں بلکہ دس بن گئے بھئی، دس بن گئے، کیونکہ سَرَاوِيلُ کو غَيْرُ مُنْصَرِفٍ پڑھا گیا اور اس کے اندر جمعیت ہے؟ نہیں۔ کوئی اور دو سبب ہیں؟ نہیں۔ تو دیکھو پھر بھی اس کو غَيْرُ مُنْصَرِفٍ پڑھا جا رہا ہے اور کس وجہ سے غَيْرُ مُنْصَرِفٍ پڑھا جا رہا ہے؟ اپنے ہم وزنوں پر محمول کیا گیا۔ اس کے ہم وزن مَصَابِيحُ اور أَنَاعِيمُ وغیرہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ تھے تو اس کو بھی کیا پڑھا گیا؟ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ۔ معلوم ہوا اسبابِ منعِ صرف دس ہونے چاہئیں، دس ہونے چاہئیں کیونکہ اس میں تو ایک بھی سبب نہیں ہے صرف صیغہ ہے اور صیغے کی وجہ سے تو کوئی لفظ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ نہیں بنتا، کیونکہ اس کے اندر تو نو اسباب میں سے کوئی بھی سبب نہیں ہے، آپ نے اس کے غیرِ انصراف کی کیا وجہ ذکر کی؟ اپنے ہم وزنوں پر محمول کیا گیا۔ معلوم ہوا نہ اس کے اندر عدل ہے، نہ وصف ہے، نہ تانیث ہے، نہ معرفہ، نہ عجمہ، نہ جمع وغیرہ کوئی بھی چیز نہیں ہے، کس وجہ سے غَيْرُ مُنْصَرِفٍ؟ اپنے ہم وزنوں پر محمول کیا گیا، معلوم ہوا یہ بھی غیرِ انصراف کا ایک سبب قرار دینا چاہیے کہ اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنا، تو دس ہونے چاہئیں اسبابِ منعِ صرف۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ نہیں بھئی اس جواب کی بنیاد اس بات پر نہیں ہے کہ اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنا اس کو ایک الگ سبب قرار دیا جائے، بلکہ اس جواب کی بنیاد، انہوں نے کیا کہا؟ سَرَاوِيلُ کیا ہے؟ عجمی لفظ تھا اور عربی میں لا کر کیا کیا گیا؟ اس کو اپنے ہم وزنوں پر محمول کیا گیا، تو اس جواب کی بنیاد اس پر نہیں ہے کہ یہ اپنے ہم وزنوں پر محمول ہونے کو ایک الگ سبب قرار دیا جائے، نہیں نہیں، بلکہ اسی جمع ہونے کو عام کر دیا گیا، وہ جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً ہو، چاہے حقیقتاً جمع ہو چاہے حکماً جمع ہو۔ تو دیکھو مَصَابِيحُ یہ تو حقیقتاً جمع ہے، اور سَرَاوِيلُ حقیقتاً تو جمع نہیں لیکن حکم اس کو جمع والا ہی دے دیا گیا، تو اس کو غیرِ منصرف والا حکم دے دیا گیا۔ تو معلوم ہوا جمع کے اندر عموم پیدا کر دیا کہ جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً ہو۔ تو اس جواب کی بنیاد اس بات پر نہیں ہے کہ اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنا اس کو ایک الگ سبب قرار دے دیا جائے، بلکہ اس جواب کی بنیاد کس چیز پر ہے؟ کہ اس جمعیت کو عام کر دیا جائے، چاہے جمع ہونا حقیقتاً ہو چاہے حکماً۔ مَصَابِيحُ میں جمع حقیقتاً ہے اور سَرَاوِيلُ میں جمع حکماً ہے، یعنی حکم دے دیا اس کو جمع والا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ لہٰذا اسبابِ منعِ صرف کو دس بنانے کی کوئی حاجت نہیں ہے، بس اسی جمعیت میں عموم پیدا کر دو، چاہے حقیقتاً ہو جمعیت چاہے حکماً۔ حَضَاجِرُ میں کیا جواب دیا تھا؟ جمع ہونا عام ہے چاہے فی الحال ہو چاہے اصلِ وضع میں ہو، اور سَرَاوِيلُ کے اندر ایک جواب یہ دیا کہ یہ جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً جمع ہو چاہے حکماً جمع ہو۔ تو سَرَاوِيلُ حقیقتاً تو جمع نہیں لیکن حکماً جمع ہے یعنی جمع والا حکم دے دیا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ بعضوں نے اس کا دوسرا جواب دیا، وہ آگے آ جائے گا، پہلے ذرا یہاں تک ہم پڑھ لیں، حل کر لیں۔ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ پہلے ذرا متن متن دیکھ لو، کہتے ہیں: وَسَرَاوِيلُ إِذَا لَمْ يُصْرَفْ وَهُوَ الْأَكْثَرُ، اور سَرَاوِيلُ جب اس کو مُنْصَرِف نہ پڑھا جائے اور یہ اکثر ہے یعنی اکثر استعمالات میں یہ کس طرح ہے؟ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہے۔ تو کہتے ہیں وَسَرَاوِيلُ إِذَا لَمْ يُصْرَفْ وَهُوَ الْأَكْثَرُ، اور سَرَاوِيلُ جب غَيْرُ مُنْصَرِفٍ ہو اور یہ اکثر ہے، فَقَدْ قِيلَ، اب یہ پہلا جواب دے رہے ہیں: فَقَدْ قِيلَ تو کہا گیا ہے أَعْجَمِيٌّ کہ سَرَاوِيلُ ایک عجمی اسم ہے حُمِلَ عَلَى مُوَازِنِهِ جس کو محمول کیا گیا ہے اپنے ہم وزنوں پر، اس کو محمول کیا گیا ہے اپنے ہم وزنوں پر بھئی، اپنے ہم وزنوں پر۔ آگے بھی متن دیکھ لیں: وَقِيلَ هُوَ عَرَبِيٌّ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ تَقْدِيرًا۔ بعض علماء نے دوسرا جواب دیا۔ وہ فرماتے ہیں کہ یہ سَرَاوِيلُ عجمی لفظ نہیں ہے بلکہ یہ عربی لفظ ہی ہے بھئی، عربی لفظ ہی ہے۔ جب عربی لفظ ہے تو پھر تو بھئی یہ اسمِ جنس ہے جمع ہے ہی نہیں تو پھر یہ غَيْرُ مُنْصَرِفٍ کیسے ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ بھئی سَرَاوِيلُ عربی لفظ ہی ہے لیکن چونکہ علمائے نحو کا ضابطہ ہے کہ یہ والا جو وزن ہے بغیر جمعیت کے یہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنتا، جمع ہو گی تو اس کے بعد پھر یہ وزن دیکھا جائے گا اور غیرِ انصراف کا سبب بنے گا، لیکن سَرَاوِيلُ کو تو عرب کیا کرتے ہیں؟ غیرِ منصرف استعمال کرتے ہیں زیادہ تر، تو علمائے نحو نے اپنے ضابطے کو بچانے کے لیے اس کے اندر جمعیت کو فرض کر لیا کہ فرض کر لو سَرَاوِيلُ جمع ہے سِرْوَالَةٌ کی۔ کس لیے فرض کیا؟ اپنے ضابطے کو بچانے کے لیے، کہتے ہیں بھئی فرض کر لو یہ سَرَاوِيلُ بھی کیا ہے؟ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے بھئی سِرْوَالَةٌ کی۔ تو کہتے ہیں: وَقِيلَ عَرَبِيٌّ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ تَقْدِيرًا اور کہا گیا ہے کہ یہ جو سَرَاوِيلُ ہے یہ عربی اسم ہے، جَمْعُ سِرْوَالَةٍ تَقْدِيرًا اور یہ تقدیراً سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے، قَدَّرَ يُقَدِّرُ تَقْدِيرًا کا معنی ہے فرض کرنا کہ فرض کر لو کہ یہ کیا ہے سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے بھئی۔ سِرْوَالَةٌ یاد رکھو کپڑے کے ٹکڑے کو کہتے ہیں عربی زبان میں، کپڑے کا کوئی بھی ٹکڑا ہو اس کو سِرْوَالَةٌ کہتے ہیں۔ تو اس پر پھر اشکال ہوتا ہے بھئی کہ آپ نے کیا کہا کہ یہ سَرَاوِيلُ عربی لفظ ہی ہے لیکن اس کے اندر جمعیت کو فرض کر لیا گیا کہ یہ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے بھئی، یہ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے۔ تو اس پر اشکال ہوتا ہے بھئی کہ شلوار تو کپڑے کے کئی ٹکڑوں سے مل کر بنتی ہے، کپڑے کے کئی ٹکڑوں کو جوڑ کر ملا کر سی کر پھر شلوار بنائی جاتی ہے، تو پھر تو یہ حقیقتاً سِرْوَالَةٌ کی جمع ہوئی، اس کو تو حقیقتاً سِرْوَالَةٌ کی جمع کہنا چاہیے! تو یاد رکھو کہ حقیقتاً یہ سِرْوَالَةٌ کی جمع نہیں ہے اس لیے کیونکہ سِرْوَالَةٌ کپڑے کے ہر ٹکڑے کو کہتے ہیں چاہے وہ شلوار میں ہو چاہے کسی اور چیز میں، ہر ٹکڑے کو کیا کہتے ہیں؟ سِرْوَالَةٌ، پھر تو ہر وہ چیز جس کو کپڑے کے ٹکڑوں سے جوڑ کر سی کر بنایا جائے اس کو سَرَاوِيلُ کہنا چاہیے حالانکہ ہر چیز کو سَرَاوِيلُ نہیں کہتے بھئی، ورنہ تو قمیص کو بھی کیا کہنا چاہیے؟ سَرَاوِيلُ کہنا چاہیے بھئی۔ تو معلوم ہوا یہ جو سَرَاوِيلُ کو سِرْوَالَةٌ کی جمع قرار دیا، یہ حقیقتاً نہیں ہے بلکہ تقدیراً ہے، یعنی فرض کر لیں۔ تو حاصل یہ کہ اس جواب کی بنیاد اس بات پر ہے کہ جمع ہونا عام ہے، چاہے حقیقتاً ہو چاہے تقدیراً ہو، چاہے تقدیراً ہو۔ بھئی دیکھو نا دو جواب دیے سَرَاوِيلُ کے: پہلا جواب کیا؟ کہ یہ عجمی لفظ ہے لیکن حکم جمع والا دے دیا، تو جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً۔ دوسرا جواب کیا؟ کہ یہ عربی لفظ ہی ہے لیکن فرض کر لو یہ کس کی جمع ہے؟ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے۔ معلوم ہوا جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے تقدیراً ہو بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اب دیکھیے بھئی اوپر دوبارہ دیکھیے شرح کے ساتھ۔ کہتے ہیں: وَسَرَاوِيلُ جَوَابٌ عَنْ سُؤَالٍ مُقَدَّرٍ، یہ جواب ہے ایک سوالِ مقدر کا، تَقْدِيرُهُ یہاں بھی اسی طرح تَقْدِيرُهُ بھی پڑھ سکتے ہیں اور تَقْرِيرُهُ بھی، اس سوال کی تقریر یہ ہے یا اس سوال کی تقدیر یہ ہے، أَنْ يُقَالَ کہ یوں کہا جائے: قَدْ تَفَصَّيْتَ عَنِ الْإِشْكَالِ الْوَارِدِ عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ بِحَضَاجِرَ، کہ تحقیق آپ نے جان چھڑا لی، تَفَصَّى يَتَفَصَّى کا معنی ہے جان چھڑانا، کہ یوں کہا جائے: قَدْ تَفَصَّيْتَ کہ اے صاحبِ کافیہ آپ نے جان چھڑا لی عَنِ الْإِشْكَالِ الْوَارِدِ عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ بِحَضَاجِرَ وہ جو اشکال ہوتا تھا جمع کے ضابطے پر حَضَاجِرُ کے ذریعے۔ حَضَاجِرُ کے ذریعے اشکال ہوتا تھا: آپ نے سبب کس کو قرار دیا ہے؟ جمع کو، اور حَضَاجِرُ تو جمع ہی نہیں ہے، وہاں صاحبِ کافیہ نے کیا جواب دے کر جان چھڑائی تھی؟ کہ جمع ہونا عام ہے چاہے فی الحال ہو چاہے اصلِ وضع میں ہو۔ تو کہتے ہیں قَدْ تَفَصَّيْتَ عَنِ الْإِشْكَالِ الْوَارِدِ عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ بِحَضَاجِرَ کہ آپ نے جان چھڑوا لی تھی وہ جو اشکال وارد ہو رہا تھا جمع کے قانون پر بِحَضَاجِرَ حَضَاجِرُ کے ذریعے، بِجَعْلِ الْجَمْعِ أَعَمَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ فِي الْحَالِ أَوْ فِي الْأَصْلِ بایں صورت کہ قرار دیا تھا آپ نے جمع کو کہ وہ جمع ہونا جو ہے عام ہو مِنْ أَنْ يَكُونَ فِي الْحَالِ أَوْ فِي الْأَصْلِ یعنی فی الحال جمع ہو أَوْ فِي الْأَصْلِ یا اصل میں ہو۔ عبارت سمجھ میں آ رہی ہے؟ بِجَعْلِ الْجَمْعِ أَعَمَّ جمع کو زیادہ عام قرار دیتے ہوئے مِنْ أَنْ يَكُونَ فِي الْحَالِ أَوْ فِي الْأَصْلِ یعنی کہ جمع چاہے فی الحال ہو چاہے اصل میں ہو۔ حَضَاجِرُ میں کیا جواب دیا تھا؟ کہ جمع ہونا عام ہے چاہے فی الحال ہو چاہے اصل میں ہو۔ فَمَا تَقُولُ فِي سَرَاوِيلَ، تو آپ کیا فرماتے ہیں سَرَاوِيلُ کے بارے میں؟ فَإِنَّهُ اسْمُ جِنْسٍ يُطْلَقُ عَلَى الْوَاحِدِ وَالْكَثِيرِ وَلَا جَمْعِيَّةَ فِيهِ لَا فِي الْحَالِ وَلَا فِي الْأَصْلِ، اس لیے کیونکہ یہ اسمِ جنس ہے جس کا اطلاق واحد پر بھی ہوتا ہے اور کثیر پر بھی، اور اس کے اندر جمعیت نہیں ہے نہ تو فی الحال ہے اور نہ اصل میں ہے۔ فَأَجَابَ، تو اس کا جواب دیا صاحبِ کافیہ نے بِأَنَّهُ قَدِ اخْتُلِفَ فِي صَرْفِهِ وَمَنْعِهِ مِنْهُ، کہ تحقیق اختلاف کیا گیا ہے فِي صَرْفِهِ أَيْ فِي صَرْفِ سَرَاوِيلَ سَرَاوِيلُ کی صرف میں وَمَنْعِهِ اور سَرَاوِيلُ کے منع میں مِنْهُ أَيْ مِنَ الصَّرْفِ، یہ ہا ضمیر راجع ہے صرف کو، اور سَرَاوِيلُ کو صرف سے منع کرنا۔ عبارت پہ نظر ہے؟ وَمَنْعِهِ، مَنْعِهِ کی ہا ضمیر راجع ہے سَرَاوِيلُ کو اور سَرَاوِيلُ کا منع کرنا، مِنْهُ أَيْ مِنَ الصَّرْفِ، یہ ہا ضمیر راجع ہے صرف کو، اور سَرَاوِيلُ کو صرف سے منع کرنا۔ پھر عبارت دیکھیں: فَأَجَابَ بِأَنَّهُ قَدِ اخْتُلِفَ فِي صَرْفِهِ وَمَنْعِهِ مِنْهُ، تو اس کا جواب دیا صاحبِ کافیہ نے کہ تحقیق اختلاف کیا گیا ہے سَرَاوِيلُ کی صرف میں اور اس کی منعِ صرف کے اندر۔ فَهُوَ إِذَا لَمْ يُصْرَفْ وَهُوَ الْأَكْثَرُ، پس جب اس میں صرف نہ ہو یعنی وہ غیرِ منصرف ہو وَهُوَ الْأَكْثَرُ اس حال میں کہ یہ زیادہ ہے، جب اس کی صرف منع ہو یہ استعمال زیادہ ہے یعنی زیادہ تر استعمالات میں یہ غیرِ منصرف ہی آیا ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں إِذَا لَمْ يُصْرَفْ جب اس کی صرف نہ ہو وَهُوَ الْأَكْثَرُ اس حال میں کہ یہ زیادہ ہے، بھئی زیادہ ہے کیا معنی زیادہ ہے؟ کہتے ہیں فِي مَوَارِدِ الِاسْتِعْمَالِ یعنی استعمال کی جگہوں میں، استعمال کی جگہوں میں اس کا غیرِ منصرف ہونا زیادہ ہے، زیادہ تر یہ کس طرح آیا ہے؟ غیرِ منصرف استعمال ہوا ہے بھئی۔ فَيَرِدُ بِهِ الْإِشْكَالُ عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ كَمَا قُلْتَ، تو اس کی وجہ سے اشکال وارد ہوتا ہے جمع کے قانون پر جیسے کہ آپ نے کہا۔ فَقَدْ قِيلَ فِي التَّفَصِّي عَنْهُ أَنَّهُ اسْمٌ أَعْجَمِيٌّ، تو تحقیق کہا گیا ہے اس اشکال سے جان چھڑانے میں کہ یہ عجمی اسم ہے، اس اشکال سے جان چھڑانے میں یعنی بعض علماء نے کیا جواب دیا کہ یہ اسمِ عجمی ہے، لَيْسَ بِجَمْعٍ لَا فِي الْحَالِ وَلَا فِي الْأَصْلِ، یہ جمع نہیں ہے نہ تو فی الحال اور نہ اصل میں، حُمِلَ فِي مَنْعِ الصَّرْفِ عَلَى مُوَازِنِهِ، یہ محمول ہے منعِ صرف کے اندر یعنی غیرِ منصرف ہونے میں یہ محمول ہے عَلَى مُوَازِنِهِ اپنے ہم وزنوں پر، یہ اپنے ہم وزنوں پر جو ہے محمول ہے منعِ صرف کے اندر، أَيْ عَلَى مَا يُوَازِنُهُ مِنَ الْجُمُوعِ الْعَرَبِيَّةِ، یعنی وہ جو اس کے ہم وزن ہیں عربی جمعیں یعنی عربی جمعیں جو ہیں یہ ان پر محمول ہے بھئی، كَأَنَاعِيمَ وَمَصَابِيحَ جیسے کہ أَنَاعِيمُ اور مَصَابِيحُ ہیں۔ فَإِنَّهُ فِي حُكْمِهَا مِنْ حَيْثُ الْوَزْنُ، پس یہ جو سَرَاوِيلُ ہے یہ ان جمعوں کے حکم میں ہے مِنْ حَيْثُ الْوَزْنُ وزن کے اعتبار سے، وزن کے اعتبار سے یہ انہی کے حکم میں ہے، یعنی جیسے ان کا وزن تھا مُنْتَهَى الْجُمُوعِ والا تو وہ غیرِ منصرف تھے تو اس کا بھی وہی وزن تھا تو اس کو بھی وہی حکم دے دیا گیا۔ فَهُوَ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ مِنْ قَبِيلِ الْجَمْعِ حَقِيقَةً، تو اگرچہ یہ جمع کی قبیل سے نہیں ہے حقیقتاً، لٰكِنَّهُ مِنْ قَبِيلِهِ حُكْمًا، لیکن یہ جمع کی قبیل سے ہے حکماً باعتبار حکم کے۔ فَالْجَمْعِيَّةُ عَلَى هٰذَا التَّقْدِيرِ أَعَمُّ مِنْ أَنْ تَكُونَ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، تو جمع ہونا اس تقدیر پر جو ہے وہ عام ہے کہ وہ حقیقتاً ہو یا حکماً ہو۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ تو دیکھو سَرَاوِيلُ میں کیا جواب دیا؟ کہ یہ عجمی ہے لیکن اپنے ہم وزنوں پر محمول ہے، تو اس پر پھر کیا اشکال ہوا تھا؟ کہ پھر تو اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنا اس کو ایک الگ سبب قرار دینا چاہیے، تو اس کا جواب بھی میں نے ذکر کر دیا تھا کہ اس جواب کی بنیاد اس بات پر نہیں ہے کہ اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنے کو الگ سبب قرار دیا جائے بلکہ اس جواب کی بنیاد کس بات پر ہے؟ کہ جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً ہو، تو بس جمع میں عموم پیدا کر دو، ایک الگ سبب اعتبار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں: فَبِنَاءُ هٰذَا الْجَوَابِ عَلَى تَعْمِيمِ الْجَمْعِيَّةِ، تو اس جواب کی بنیاد جو ہے جمعیت کے اندر عموم پیدا کرنے پر ہے، لَا عَلَى زِيَادَةِ سَبَبٍ آخَرَ عَلَى الْأَسْبَابِ التِّسْعَةِ، اس جواب کی بنیاد اس بات پر نہیں ہے کہ ایک اور سبب کو بڑھا دیا جائے اسبابِ تسعہ پر یعنی نو سببوں پر۔ بات سمجھ میں آئی؟ اس جواب کی بنیاد جمعیت کے اندر تعمیم پر ہے کہ جمعیت میں تعمیم کر دی جائے، اس بات پر اس کی بنیاد نہیں ہے کہ ایک اور سبب کو بڑھا دیا جائے اسبابِ تسعہ پر، ایک اور سبب کو بڑھا دیں۔ بھئی کون سا سبب بڑھا دیں؟ وَهُوَ الْحَمْلُ عَلَى الْمُوَازِنِ، اور وہ اس کے ہم وزنوں پر محمول کرنا۔ عبارت سمجھ میں آئی؟ ادھر دیکھو، ترجمہ بھی دوبارہ سن لیں، جواب کیا ہوا؟ کہ اس جواب کی بنیاد اس بات پر ہے کہ جمع ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً، تو اسی جمعیت میں عموم پیدا کیا، اسی کے اندر سَرَاوِيلُ کو بھی داخل کر دیا، بجائے اس کے کہ ایک الگ سبب شمار کیا جائے اور وہ کون سا؟ حَمْلٌ عَلَى الْمُوَازِنِ بھئی، اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنا، اس کو الگ سبب یہاں قرار نہیں دیا گیا۔ تو دیکھیے دوبارہ ترجمہ، کہتے ہیں: فَبِنَاءُ هٰذَا الْجَوَابِ عَلَى تَعْمِيمِ الْجَمْعِيَّةِ تو اس جواب کی بنیاد جو ہے جمعیت میں تعمیم پر ہے، لَا عَلَى زِيَادَةِ سَبَبٍ آخَرَ عَلَى الْأَسْبَابِ التِّسْعَةِ اس بات پر نہیں کہ ایک اور سبب بڑھا دیا جائے اسبابِ تسعہ پر، وَهُوَ الْحَمْلُ عَلَى الْمُوَازِنِ اور وہ اپنے ہم وزنوں پر محمول کرنا ہے، یعنی اس سبب کو بڑھا دیا جائے اس پر اس جواب کی بنیاد نہیں ہے۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَقِيلَ هُوَ اسْمٌ عَرَبِيٌّ، اور کہا گیا ہے کہ یہ جو سَرَاوِيلُ ہے یہ عربی اسم ہے، لَيْسَ بِجَمْعٍ تَحْقِيقًا، یہ حقیقتاً جمع نہیں ہے، لِأَنَّهُ اسْمُ جِنْسٍ يُطْلَقُ عَلَى الْوَاحِدِ وَالْكَثِيرِ، اس لیے کیونکہ یہ اسمِ جنس ہے جس کا اطلاق واحد اور کثیر پر ہوتا ہے، لٰكِنَّهُ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ تَقْدِيرًا وَفَرْضًا، لیکن یہ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے تَقْدِيرًا وَفَرْضًا، تقدیراً اور فرضاً۔ دیکھو متن میں آیا تھا تَقْدِيرًا، آگے وَفَرْضًا یہ صاحبِ جامی فرما رہے ہیں، یہ ہے عطفِ تفسیری بھئی، تَقْدِيرًا کا معنی بیان کر رہے ہیں، ایک صورت یہ تھی یوں کہتے تَقْدِيرًا أَيْ فَرْضًا، لیکن أَيْ کے بجائے کیا لے آئے؟ واو لے آئے، تو یہ عطفِ تفسیری ہے۔ یاد رکھو معطوفٌ علیہ الگ ہوتا ہے اور معطوف الگ، لیکن کبھی دونوں ایک ہی چیز بھی ہوتے ہیں اور وہ عطفِ تفسیری میں ہے، تَقْدِيرًا اور فَرْضًا ایک ہی چیز ہے ایک ہی معنی، بس وہی تَقْدِيرًا کا معنی فَرْضًا کے ذریعے کر دیا بھئی۔ تو کہتے ہیں لٰكِنَّهُ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ تَقْدِيرًا وَفَرْضًا لیکن یہ تقدیراً سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے یعنی فرض کرتے ہوئے، فَإِنَّهُ لَمَّا وُجِدَ غَيْرَ مُنْصَرِفٍ، اس لیے کیونکہ جب اس کو غیرِ منصرف پایا گیا، وَمِنْ قَاعِدَتِهِمْ أَنَّ هٰذَا الْوَزْنَ بِدُونِ الْجَمْعِيَّةِ لَمْ يَمْنَعِ الصَّرْفَ، اور نحوی حضرات کا قانون ہے اور قاعدہ ہے ضابطہ ہے کہ یہ والا وزن جو ہے بغیر جمع ہونے کے یہ صرف کو منع نہیں کرتا یعنی منصرف ہونے کو منع نہیں کرتا، فَقُدِّرَ، تو فرض کر لیا گیا، تو قُدِّرَ کا نائبِ فاعل آگے آ رہا ہے، کیا فرض کر لیا گیا؟ کہ أَنَّهُ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ، یہ ہے قُدِّرَ کا نائبِ فاعل ہے بھئی، تو قُدِّرَ کا نائبِ فاعل آگے آ رہا ہے: أَنَّهُ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ، یہ فرض کر لیا گیا کہ یہ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے، کیوں؟ حِفْظًا لِهٰذِهِ الْقَاعِدَةِ، اس قاعدے کی حفاظت کرنے کے لیے، اس قاعدے کی... بھئی نحوی حضرات کا قانون اور ضابطہ ہے کہ یہ والا صیغہ، یہ والا وزن بغیر جمعیت کے غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گا بلکہ جمعیت ضروری ہے یہ صیغہ اس کے لیے شرط ہے بھئی، سَرَاوِيلُ یہ تو عربی لفظ ہے اسمِ جنس ہے اس میں تو جمعیت ہی نہیں ہے تو پھر یہ کیسے غیرِ منصرف ہے؟ تو اپنے ضابطے کو بچانے کے لیے انہوں نے کیا کہا کہ فرض کر لو یہ جمع ہے کس کی؟ سِرْوَالَةٌ کی۔ دوبارہ عبارت دیکھیے، کہتے ہیں: وَمِنْ قَاعِدَتِهِمْ اور نحوی حضرات کا قانون ہے کہ أَنَّ هٰذَا الْوَزْنَ بِدُونِ الْجَمْعِيَّةِ لَمْ يَمْنَعِ الصَّرْفَ کہ یہ والا وزن جو ہے بغیر جمعیت کے یہ صرف کو منع نہیں کرتا، فَقُدِّرَ حِفْظًا لِهٰذِهِ الْقَاعِدَةِ أَنَّهُ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ فرض کر لیا گیا اس قاعدے کی حفاظت کرنے کے لیے، فرض کر لیا گیا کیا فرض کیا گیا؟ کہ أَنَّهُ جَمْعُ سِرْوَالَةٍ کہ یہ سِرْوَالَةٌ کی جمع ہے، فَكَأَنَّهُ سُمِّيَ كُلُّ قِطْعَةٍ مِنَ السَّرَاوِيلِ سِرْوَالَةً، گویا کہ نام رکھا گیا سَرَاوِيلُ میں سے ہر ٹکڑے کا سِرْوَالَةً، دوبارہ دیکھیں: فَكَأَنَّهُ سُمِّيَ كُلُّ قِطْعَةٍ مِنَ السَّرَاوِيلِ گویا کہ نام رکھا گیا ہر ٹکڑے کا سَرَاوِيلُ میں سے، سَرَاوِيلُ کے اندر جو کپڑے کے ٹکڑے تھے ان میں سے ہر ٹکڑے کا نام رکھا گیا سِرْوَالَةً، کیا نام رکھا گیا؟ سِرْوَالَةً نام رکھا گیا۔ دیکھا فَكَأَنَّهُ، گویا کہ یعنی حقیقت میں شلوار کے ہر ٹکڑے کو سِرْوَالَةٌ نہیں کہتے سِرْوَالَةٌ تو عام ہے بھئی۔ فَكَأَنَّهُ سُمِّيَ كُلُّ قِطْعَةٍ مِنَ السَّرَاوِيلِ سِرْوَالَةً تو گویا کہ سَرَاوِيلُ کے ہر ٹکڑے کو سِرْوَالَةٌ کے نام سے موسوم کیا گیا، ثُمَّ جُمِعَتْ سِرْوَالَةٌ عَلَى سَرَاوِيلَ، پھر سِرْوَالَةٌ کی جمع لائی گئی سَرَاوِيلُ پر۔ وَإِذَا صُرِفَ، بھئی دیکھیے سَرَاوِيلُ میں میں نے بتایا کہ بعض فرماتے ہیں یہ مُنْصَرِف ہے اور بعض فرماتے ہیں غیرِ منصرف۔ مُنْصَرِف ہو پھر تو اشکال ہی کوئی نہیں کیونکہ یہ جمع نہیں ہے یہ تو اسمِ جنس ہے بھئی، اور غیرِ منصرف ہو پھر اشکال ہوتا ہے اور اس کے دو جواب گزر گئے بھئی۔ تو اگر مُنْصَرِف ہو پھر تو اشکال ہی نہیں وہ اب ذکر کر رہے ہیں۔ پہلے متن دیکھو، کہتے ہیں: وَإِذَا صُرِفَ فَلَا إِشْكَالَ، اور اگر یہ مُنْصَرِف ہو پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں ہے۔ جی اب شرح کے ساتھ ترجمہ دیکھیے۔ کہتے ہیں: وَإِذَا صُرِفَ أَيِ السَّرَاوِيلُ، اور جب مُنْصَرِف پڑھا جائے یعنی سَرَاوِيلُ کو، لِعَدَمِ تَحَقُّقِ جَمْعِيَّتِهِ تَحْقِيقًا، بوجہ تحقیقاً جمعیت کے نہ پائے جانے کے کہ حقیقتاً اس کے اندر جمعیت... جب اس کو مُنْصَرِف پڑھا جائے کیونکہ اس کے اندر حقیقتاً جمعیت نہیں ہے، وَالْأَصْلُ فِي الْأَسْمَاءِ الصَّرْفُ، اور اصل جو ہے اسماء کے اندر مُنْصَرِف ہونا ہے، فَلَا إِشْكَالَ پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں، کوئی اشکال ہی نہیں بِالنَّقْضِ بِهِ عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ، کہ کوئی اعتراض کیا جائے بِهِ أَيِ السَّرَاوِيلِ سَرَاوِيلُ کے ذریعے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں بِالنَّقْضِ بِهِ کہ کس کے ذریعے اعتراض کیا جائے؟ سَرَاوِيلُ کے ذریعے اعتراض کیا جائے عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ جمع کے قانون پر، بھئی پھر تو اشکال ہی نہیں ہوتا کیونکہ سَرَاوِيلُ جب مُنْصَرِف ہے، جب مُنْصَرِف ہے تو اس کو تو ہونا بھی کیا چاہیے؟ مُنْصَرِف ہونا چاہیے پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں ہوتا جمع کے قانون پر کیونکہ یہ جمع ہے ہی نہیں۔ یہ معنی ہے فَلَا إِشْكَالَ بِالنَّقْضِ بِهِ، تو پھر کوئی اشکال ہی نہیں کہ اس کے ذریعے اعتراض کیا جائے عَلَى قَاعِدَةِ الْجَمْعِ جمع کے قاعدے پر۔ اشکال کیا جائے لِيُحْتَاجَ إِلَى التَّفَصِّي عَنْهُ تاکہ حاجت پیش آئے اس سے چھٹکارا پانے کی۔ پھر تو اشکال ہی نہیں ہوتا کہ جمع کے قاعدے پر اس کے ذریعے اشکال کیا جائے اور پھر اس سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی جواب دینے کی کوشش کی جائے، نہیں بھئی، اشکال ہی نہیں ہوتا جب اشکال نہیں تو کوئی جواب دے کر چھٹکارا پانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ یہ معنی ہے لِيُحْتَاجَ إِلَى التَّفَصِّي عَنْهُ تاکہ حاجت پیش آ جائے اس سے جان چھڑانے کی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اچھا جی چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
216 approved lectures · 67 of 216