Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-065

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 148
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی آگے سبق کتاب پر: اَلْعُجْمَۃُ وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ وَلِتَأْثِیْرِہَا فِیْ مَنْعِ الصَّرْفِ شَرْطَانِ شَرْطُہَا الْأَوَّلُ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً أَیْ مَنْسُوْبَۃً إِلَی الْعَلَمِ فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ بِأَنْ تَکُوْنَ مُتَحَقِّقَۃً فِیْ ضِمْنِ الْعَلَمِ فِی الْعَجَمِ حَقِیْقَۃً کَإِبْرَاہِیْمَ۔ گزشتہ سبق میں ہم تانیث کے بارے میں پڑھ رہے تھے۔ اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ تانیثِ لفظی بالتاء جو ہے وہ غیرِ انصراف کا سبب بنے گی اور اس کے لیے شرط جو ہے وہ علمیت ہے۔ اور تانیثِ معنوی بھی اسی طرح ہے، یعنی اس میں بھی علمیت شرط ہے۔ البتہ دونوں میں فرق یہ ہے کہ تانیثِ لفظی بالتاء کے اندر علمیت شرط ہے وجوبِ غیرِ انصراف کے لیے، یعنی جب تانیث بالتاء آ جائے اور پھر علمیت بھی آ جائے تو پھر لفظ کو وجوباً غیر منصرف پڑھیں گے۔ جبکہ تانیثِ معنوی کے اندر علمیت جو ہے غیرِ انصراف کے جواز کی شرط ہے بھئی، یعنی اس لفظ کو غیر منصرف پڑھنا جائز ہو جائے گا جب تانیثِ معنوی کے ساتھ علمیت آ جائے۔ اور وجوب کے لیے ایک اور شرط پوری ہونی چاہیے، اور وہ یہ کہ وہ لفظ جو ہے یا تو تین حروف سے زائد ہونا چاہیے، اور اگر زائد نہیں ہے صرف تین حروف والا ہے تو پھر کم از کم درمیان والا حرف متحرک ہونا چاہیے، اور اگر درمیان والا حرف بھی متحرک نہیں ہے تو پھر کم از کم لفظ کو عجمی ہونا چاہیے۔ ان تین میں سے کوئی ایک بات پوری ہو جائے گی تو اب یہ غیرِ انصراف کا سبب بنے گی وجوباً بھئی یہ تانیثِ معنوی۔ اور اس کے بعد پھر انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ تانیثِ معنوی کے ساتھ اگر کسی مذکر کا نام رکھ دیا جائے تو کیا پھر بھی یہ تانیثِ معنوی مؤثر ہو گی، یہ غیرِ انصراف کا سبب بنے گی؟ وجہ یہ کیونکہ آپ نے مذکر کا نام رکھ دیا ہے۔ تو اب اس تانیثِ معنوی کے مؤثر ہونے کے لیے صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں کہ وہ لفظ جو ہے وہ تین حروف سے زائد پر مشتمل ہونا چاہیے تاکہ جو آخری حرف ہے وہ تا کے قائم مقام بن جائے بھئی، تا کے قائم مقام بن جائے۔ چنانچہ فرماتے ہیں کہ قَدَمٌ جو مؤنثِ معنوی ہے کہ اگر کسی مذکر کا یہ نام رکھ دیا جائے تو پھر یہ تین حروف سے زائد نہیں ہے لہٰذا یہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گا۔ اور جبکہ عَقْرَبٌ یہ مؤنثِ سماعی ہے، مؤنثِ معنوی ہے، اگر کسی مذکر کا نام عَقْرَب رکھ دیا جائے تو یہ چونکہ تین حروف سے زائد ہے تو یہ تانیثِ معنوی مؤثر ہو گی اور غیرِ انصراف کا سبب بنے گی بھئی۔ اس لیے کیونکہ اس کے اندر جو چوتھا یا پانچواں حرف جو آئے گا وہ تائے تانیث کے قائم مقام ہو جائے گا، تو گویا ابھی بھی تانیث حکماً موجود ہے بھئی۔ حکم لگا دیا جائے گا گویا ابھی بھی تانیث موجود ہے بھئی، حکم لگا دیا جائے گا۔ آپ نے ضابطہ پڑھا ہے: اَلتَّصْغِیْرُ یَرُدُّ الْأَشْیَاءَ إِلٰی أُصُوْلِہَا۔ چنانچہ قَدَم کی جب تصغیر دیکھی گئی تو وہ عربی زبان میں قُدَیْمَۃٌ آتی ہے بھئی۔ تو معلوم ہوا یہاں پر قَدَمٌ کے اندر تا مقدر ہے جو تصغیر کے اندر ظاہر ہو گئی، اور یہ تا میم کے بعد آ رہی ہے، اور قَدَمٌ میں تو میم کے بعد کوئی حرف نہیں، تو لہٰذا کوئی حرف اس تا کے قائم مقام نہیں۔ جبکہ عَقْرَب کی تصغیر جو ہے وہ عُقَیْرِبٌ آتی ہے، وہاں تصغیر کے اندر بھی تائے تانیث موجود نہیں۔ معلوم ہوا یہاں جو چوتھا حرف ہے وہ خود ہی تائے تانیث کے قائم مقام ہے۔ اور جب یہ عَقْرَب کسی کا نام رکھ دیا گیا تو یہ چوتھا حرف ابھی بھی موجود ہے، تو گویا حکماً تانیث ابھی بھی موجود ہے، یعنی یہ حکم لگا دیا جائے گا کہ تانیث موجود ہے، یعنی تا موجود ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اس کے بعد ہم نے معرفہ کے بارے میں پڑھا تھا بھئی۔ اور انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ معرفہ سے مراد تعریف ہے، یعنی معرفہ ہونا، معرفہ ہونا۔ اس لیے کیونکہ معرفہ اور نکرہ یہ تو اسم ہوتے ہیں اور اسم تو ذات ہے، اور یہ اسبابِ منعِ صرف جتنے ہیں یہ تو اعراض اور صفات کی قبیل سے ہیں۔ تو معرفہ بول کر کیا مراد ہے؟ تعریف۔ تعریف کا کیا مطلب؟ کیا ترجمہ کریں گے تعریف کا؟ معرفہ ہونا۔ کیا ترجمہ کریں گے؟ معرفہ ہونا۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب تعریف سبب ہے تو تعریف ہی کو صاحبِ کافیہ ذکر کر دیتے، معرفہ کو ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ تو میں جواب ذکر کر چکا کہ جب غیرِ انصراف کی بحث شروع ہوئی تھی تو وہاں صاحبِ کافیہ نے شعر کی صورت میں تمام اسبابِ منعِ صرف کو اکٹھا ذکر کیا تھا، اور وہاں معرفہ کا لفظ ذکر تھا کیونکہ تعریف کو ذکر کیا جاتا تو شعر کا وزن درست نہ رہتا۔ تو وہاں چونکہ معرفہ کا لفظ ذکر تھا اس لیے تفصیل بیان کرتے وقت بھی معرفہ ہی کا لفظ ذکر کر دیا بھئی۔ تو معرفہ بول کر کیا مراد ہے؟ تعریف بھئی۔ اور پھر اس کی شرط ذکر کی تھی کہ یہ معرفہ یا تعریف جو ہے غیرِ انصراف کا سبب بنے گی اس کے لیے شرط کیا ہے؟ کہتے ہیں: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً۔ علم ہونا چاہیے، وہ تعریف کیا ہو؟ علم ہو۔ اس پر اشکال ہوتا ہے کہ عَلَمِیَّۃً، عَلَمِیَّۃً اس میں یا مصدر والی ہے اور علمیت کا کیا معنی؟ علم ہونا، یعنی کسی شے کا علم ہونا، کَوْنُ الشَّیْءِ عَلَماً، ایک شے کا علم ہونا، اور یہاں کس کی بات کی جا رہی ہے؟ تعریف کی، تو کَوْنُہَا عَلَماً، تعریف کا علم ہونا۔ بھئی تعریف تو وصف ہے اور علم تو ذات ہے۔ دیکھو زید، عمرو، بکر یہ سب کیا ہیں؟ علم ہیں، اور علم معلوم ہوا اسم ہوتا ہے اور اسم تو ذات ہے، اور تعریف یعنی معرفہ ہونا یا نکرہ ہونا یہ تو اسم کی صفت ہوتی ہے۔ تو کَوْنُہَا عَلَماً تعریف کا علم ہونا، تو دیکھو علم کا حمل ہو رہا ہے تعریف پر۔ کَوْنُہَا عَلَماً، کَوْنُہَا عَلَماً، تعریف کا علم ہونا، تو علم کا حمل ہو رہا ہے تعریف پر۔ تعریف ہے وصف اور علم ہے ذات، تو ذات کا حمل وصف پر صحیح نہیں۔ جس طرح وصف کا حمل ذات پر صحیح نہیں، اسی طرح ذات کا حمل بھی وصف پر صحیح نہیں ہے۔ تو ایک تو یہ اعتراض یہاں ہوتا ہے۔ دوسرا اعتراض یہ کہ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً، تو عَلَمِیَّۃً کس معنی میں ہوا؟ کَوْنُہَا عَلَماً، اور أَنْ تَکُوْنَ کے اندر ہِیَ ضمیر ہے وہ بھی اس معرفہ کو راجع اور معرفہ سے کیا مراد؟ تعریف، تو أَنْ تَکُوْنَ بھی کس معنی میں ہوا؟ کَوْنُہَا۔ تو عبارت گویا یوں بن گئی: شَرْطُہَا کَوْنُہَا کَوْنُہَا عَلَماً، تو دو دفعہ کَوْن آ رہا ہے، تو یہ عبارت درست نہیں رہتی بھئی۔ تو ایک تو یہ اعتراض کہ تکرار آ رہا ہے کَوْن کا اور دوسرا یہ کہ ذات کا حمل ہو رہا ہے وصف پر۔ تو صاحبِ جامی نے اس کی عجیب تقریر کی کہ سارا اشکال ختم ہو گیا۔ انہوں نے علمیت کا ترجمہ ہٰذَا النَّوْع کے ساتھ کر دیا۔ علمیت کا ترجمہ کس کے ساتھ کر دیا؟ ہٰذَا النَّوْع۔ بھئی دیکھو تعریف ایک جنس ہے، معرفہ ہونا جنس ہے، معرفہ ہونا دیکھو میں مصدر ذکر کر رہا ہوں۔ اور معرفہ ہونے کی کئی صورتیں ہیں: ایک صورت علم ہونا، ایک صورت اسمِ اشارہ ہونا، دیکھو میں مصدری ترجمے کرتا جا رہا ہوں، علم ہونا، اسمِ اشارہ ہونا، اسمِ موصول ہونا، معرف باللام ہونا۔ دیکھو تو یہ تعریف جنس ہے اور تعریف کی کئی انواع ہیں، ان انواع میں سے ایک نوع کیا ہے؟ علمیت بھی ہے، ان میں سے ایک نوع علمیت بھی ہے۔ تو علمیت کا ترجمہ کس کے ساتھ کر دیا؟ ہٰذَا النَّوْع کے ساتھ کہ یہ ہٰذَا النَّوْع کی تاویل میں ہے بھئی ہٰذَا النَّوْع کی۔ تو عبارت گویا یوں بن گئی: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ ہٰذَا النَّوْعَ کہ معرفہ کی شرط یہ ہے کہ معرفہ یعنی تعریف جو ہے وہ اس نوع والی ہونی چاہیے، تعریف یہ نوع ہونی چاہیے، یعنی علمیت والی ہونی چاہیے، اسمِ اشارہ یا اسمِ موصول وغیرہ والی نہیں ہونی چاہیے بھئی۔ تو اب عبارت حل ہو گئی بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔ اور دوسری تقریر یہ کہ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً کہ اس کے اندر اگر یائے نسبت والی مان لی جائے پھر تو کوئی اشکال ہی نہیں ہوتا، جیسے لَاہُوْرِیٌّ کیا معنی؟ لاہور والا، اور مؤنث ہو تو کیا کہیں گے؟ لَاہُوْرِیَّۃٌ لاہور والی۔ یہاں پر بھی ہے أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً کہ وہ تعریف جو ہے علمیت والی ہونی چاہیے، تعریف جو ہے علمیت والی ہونی چاہیے۔ تو لہٰذا پھر تو اشکال ہی کوئی نہیں بھئی۔ اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہاں ایک ترکیب یہ بھی ہے کہ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃٌ آپ پڑھیں بھئی، عَلَمِیَّۃٌ پر رفع پڑھیں، اس کو کَانَ کی خبر نہ بنائیں بلکہ اس تَکُوْنُ کو تامہ بنا لیں۔ میں نے بتایا تھا ایک کَانَ ناقصہ ہے ایک کَانَ تامہ۔ کَانَ ناقصہ وہ ہے جو ایک اسم چاہتا ہے اور ایک خبر، اس کے بغیر بات پوری نہیں ہوتی، جبکہ کَانَ تامہ جو ہے وہ ثَبَتَ کے معنی میں ہوتا ہے اور وہ صرف فاعل پر بات پوری ہو جاتی ہے، جیسے کَانَ مَطَرٌ بارش ہوئی تھی، بارش ہوئی تھی، یہاں کسی خبر کی ضرورت نہیں۔ تو لہٰذا یہاں کَانَ کو تامہ بنا لیں اور عَلَمِیَّۃٌ کو اس کا فاعل بنا لیں، تو عبارت یوں ہو گئی: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃٌ۔ اور شرط جو ہے أَنْ تَکُوْنَ، أَنْ تَکُوْنَ کس معنی میں ہوا؟ کَوْن کے معنی میں، اور عَلَمِیَّۃٌ کس معنی میں ہے؟ ہٰذَا النَّوْع کے معنی میں، تو کَوْن کی اضافت کر دیں فاعل کی طرف: شَرْطُہَا کَوْنُ ہٰذَا النَّوْعِ۔ تو یہ تقریر جو ہے صاحبِ جامی کی تقریر کے زیادہ موافق ہے کیونکہ انہوں نے بھی اسی طرح آگے ترجمہ کیا ہے: أَیْ کَوْنُ ہٰذَا النَّوْعِ، شَرْطُہَا کَوْنُ، شرط جو ہے معرفہ کی اس نوع کا ہونا ہے جنسِ تعریف کی اور انواع میں سے، جنسِ تعریف کی اور انواع میں سے اس نوع کا ہونا یہ شرط ہے بھئی۔ عبارت سمجھ میں آ گئی۔ پھر سوال پیدا ہوا کہ تعریف کی تو بہت سی انواع ہیں، تو ان میں سے صرف علمیت کیوں معتبر ہے؟ صرف علمیت کی شرط کیوں لگائی ہے؟ تو اس کا جواب بھی ہو گیا تھا کہ بھئی باقی انواع وہ غیرِ انصراف کے منافی ہیں بھئی۔ بعض تو وہ ہیں جو لفظ کو مبنی بنا دیتی ہیں، جیسے تعریف بالضمائر، اسی طرح مبہمات ہیں۔ میں نے بتایا تھا مبہمات علمِ نحو کے اندر اسمائے اشارہ اور اسمائے موصولہ کو مبہمات کہتے ہیں کیونکہ ان کے معنی کا پتا نہیں چلتا جب تک اسمِ اشارہ کے بعد مشارٌ الیہ کا پتا نہ چل جائے اور جب تک اسمِ موصول کے بعد صلہ ذکر نہ ہو جائے ان کا معنی سمجھ میں نہیں آتا، اس لیے ان کو مبہمات کہتے ہیں۔ تو کہتے ہیں جو تعریف مضمرات کے ذریعے ہے یا وہ تعریف جو مبہمات کے ذریعے ہے وہ تو لفظ کو مبنی بنا دیتی ہے اور غیرِ انصراف یہ تو معرب کی قسم ہے، تو یہ تو پھر ہماری بحث سے ہی خارج ہو جاتے ہیں یہ جو تعریف بالمضمرات اور تعریف بالمبہمات ہے۔ اور باقی جو تعریف باللام یا بالاضافت ہے، بھئی الف لام اور اضافت یہ تو غیرِ انصراف کے منافی ہیں، غیر منصرف پر بھی اگر الف لام داخل ہو جائے یا اس کی اضافت ہو جائے تو اس پر کسرہ آ جاتا ہے۔ تو بعض کہتے ہیں کہ اس وقت یہ ہے تو غیر منصرف البتہ منصرف کے حکم میں ہو گیا ہے، جبکہ بعض علماء فرماتے ہیں کہ منصرف کے حکم میں نہیں ہوا بلکہ یہ باقاعدہ منصرف ہی بن گیا ہے اس وقت۔ تو دیکھو الف لام اور اضافت یہ تو غیرِ انصراف کے منافی ہیں بھئی، یہ تو غیر منصرف کو بھی کیا بنا دیتے ہیں؟ منصرف بنا دیتے ہیں۔ تو تعریف کی صرف ایک ہی نوع بچ گئی تھی اور وہ علمیت ہے، اسی لیے اس کی شرط لگا دی کہ تعریف کون سی ہونی چاہیے؟ علم والی ہونی چاہیے۔ اس کے بعد پھر یہ ذکر کیا تھا کہ بھئی علمیت کو براہِ راست سبب بنا دیتے۔ جب معرفہ میں سے صرف علمیت مراد ہے، باقی اسبابِ تعریف مراد ہی نہیں ہیں، تو سیدھا سیدھا کہہ دیتے وَالْعَلَمِیَّۃُ اسبابِ منعِ صرف میں سے ایک علمیت ہے۔ تو اس کا جواب بھی گزر گیا کہ بھئی یہ جتنے اسبابِ منعِ صرف ہیں ان میں فرعیت والا وصف ہے، یہ سب فرع ہیں کسی نہ کسی چیز کی۔ تو یہ جو معرفہ ہے یہ فرع ہے نکرہ کی، یہ فرع ہے، تو تعریف کے اندر بھی فرعیت ہے، فرعیت والا وصف موجود ہے کس کے مقابلے میں؟ تنکیر کے مقابلے میں۔ اگر علمیت کہہ دیا جاتا تو علمیت کا فرع ہونا تنکیر کے مقابلے میں اتنا واضح نہیں تھا۔ مثلاً میں آپ سے پوچھتا ہوں: بھئی نکرہ، نکرہ کے مقابلے میں کیا آتا ہے؟ معرفہ۔ آپ فوراً کہیں گے معرفہ، آپ علم نہیں کہیں گے۔ آپ علم نہیں کہیں گے۔ معلوم ہوا نکرہ کے مقابلے میں معرفہ آتا ہے علم نہیں آتا، علم ہے تو اس کے مقابلے میں لیکن اس کا اس کے مقابلے میں ہونا یا اس کی فرع ہونا اتنا ظاہر نہیں ہے جتنا کس کے مقابلے میںمیں نکرہ۔ نکرہ کے مقابلے میں علم کا فرع ہونا یا اس کے مقابلے میں ہونا اتنا واضح نہیں جتنا معرفہ ہے بھئی۔ تو تنکیر کے مقابلے میں فوراً تعریف ذہن میں آتی ہے، ذہن اس کی طرف جاتا ہے، تو تعریف کا فرع ہونا تنکیر کے لیے یہ واضح ہے بمقابلہ علمیت کے بھئی۔ آگے سبق دیکھیے بھئی: اَلْعُجْمَۃُ وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ۔ آج ہم اسبابِ منعِ صرف میں سے عجمہ جو ہے اس کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ عجمہ بھئی۔ عجمہ کی تفسیر کر رہے ہیں صاحبِ جامی بھئی۔ کہتے ہیں: وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ، یہ لفظ کا ہونا ہے مِمَّا، یہ مِمَّا اصل میں کیا تھا؟ مِنْ مَا، تو یہ مَا سے مراد الفاظ ہیں بھئی۔ وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ یہ لفظ کا ہونا مِمَّا ان الفاظ میں سے وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ جن کو غیرِ عرب نے وضع کیا ہو۔ ایک وہ لفظ جس کو عرب نے وضع کیا وہ تو ہے عربی بھئی، اور جس کو غیرِ عرب نے وضع کیا وہ کیا ہے؟ عجمی لفظ ہو گا بھئی، عجمہ ہو گا اس میں۔ تو صاحبِ جامی نے عجمہ کی تفسیر کی وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ۔ وجہ دراصل یہ کہ عجمہ جو ہے عربی زبان میں عجمہ کا معنی ہوتا ہے زبان میں لکنت ہونا۔ آپ نے دیکھا ہو گا بعض لوگ جو ہیں بولتے ہوئے ان کی زبان اٹکتی ہے بھئی، بعض کی کچھ تھوڑی اٹکتی ہے، بعض کی تو بہت زیادہ زبان اٹکتی ہے، ایک ایک لفظ ادا کرنا ان کے لیے بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے، بار بار ادا کرتے ہیں اور زبان اٹک جاتی ہے۔ تو اس کو کہتے ہیں لکنت بھئی۔ تو یہ جو زبان میں لکنت ہے اس کو عجمہ کہتے ہیں، زبان میں لکنت کا ہونا۔ تو اسی طرح عجمہ کا معنی ہے کلام میں ابہام ہونا، کوئی شخص بات کرے اور اس کی بات واضح نہ ہو، پوری طرح آپ کو سمجھ میں نہ آئے تو آپ کہیں گے کہ اس کے کلام میں عجمہ ہے یعنی ابہام ہے بھئی۔ تو عجمہ کا معنی کیا ہوا؟ زبان میں لکنت ہونا اور کلام میں ابہام ہونا۔ اور یہاں اسبابِ منعِ صرف کے اندر عجمہ ذکر ہوا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھئی زبان کے اندر لکنت ہونا یا کلام کا مبہم ہونا یہ کیسے سبب بنے گا غیرِ انصراف کا؟ تو صاحبِ جامی بتلا رہے ہیں کہ نہیں بھئی یہاں عجمہ کا وہ معنی مراد نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں کہ زبان میں لکنت ہونا یا کلام کا مبہم ہونا، بلکہ یہاں عجمہ کا معنی ہے کہ لفظ کا غیرِ عربی ہونا، یعنی وہ لفظ کہ اس کو غیرِ عرب نے وضع کیا ہو یعنی عجمی لفظ ہو۔ تو عجمہ کا یہاں معنی لفظ کا غیرِ عربی ہونا بھئی۔ تو کہتے ہیں: اَلْعُجْمَۃُ وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ، یہ لفظ کا ہونا ان الفاظ میں سے جس کو غیرِ عرب نے وضع کیا ہو۔ اور کَوْنُ اللَّفْظِ کے ساتھ تفسیر کی عجمہ کی۔ اس لیے کیونکہ اسبابِ منعِ صرف جتنے آپ نے پڑھے ہیں سب اوصاف کی قبیل سے ہیں، یہ سب لفظ کی صفت بنتے ہیں۔ یہ سب لفظ کی، کلمہ کی صفت بنتے ہیں۔ دیکھو کلمہ وہ معرفہ ہو گا یا نکرہ، تو معرفہ ہونا یا نکرہ ہونا اس کی صفت ہے۔ کلمہ علم ہو گا یا علم نہیں، تو علم ہونا یا نہ ہونا یہ کلمہ کی صفت ہو گا۔ اسی طرح کلمہ جو ہے اس کے اندر عدل ہو گا یا نہیں، یعنی معدول ہونا کلمہ کی صفت ہو گا یا صفت نہیں۔ اسی طرح وصف ہونا، کلمہ جو ہے وہ وصف ہونے کے ساتھ موصوف ہو گا یا موصوف نہیں۔ تو یہ سارے جتنے اسبابِ منعِ صرف ہیں یہ اوصاف کی قبیل سے ہیں۔ اسی لیے صاحبِ جامی نے بھی عجمہ کا ترجمہ وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ کے ساتھ کیا۔ کس کے ساتھ؟ لفظ کا ہونا مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ ان الفاظ میں سے جس کو غیرِ عرب نے وضع کیا ہو۔ اور میں نے بتایا تھا کَوْنُ اللَّفْظِ یہ جو ہے یہ حاصل بالمصدر کا ترجمہ اس طرح کیا جاتا ہے۔ کس کا؟ ایک ہوتا ہے مصدر، ایک ہے حاصل بالمصدر بھئی۔ مصدر ایک معنی کا نام ہے جس کا خارج میں الگ وجود نہیں، ہمیں خارج میں مصدر دکھائی نہیں دیتا، ہاں مصدر سے جو کیفیت اور جو صورت حاصل ہوتی ہے وہ ہمیں دکھائی دیتی ہے، یعنی مصدر کا اثر ہمیں خارج میں دکھائی دیتا ہے۔ تو جب ایک لفظ کو عجم نے وضع کیا ہو، انہوں نے اس کو وضع کیا ہے تو اس کلمہ کی صفت کیا بن گئی؟ عجمہ بن گئی، یعنی غیرِ عرب کا وضع کیا ہوا ہونا یہ اس کی صفت بن گئی۔ تو یہ حاصل بالمصدر ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ یہ لفظ کا ہونا ہے ان الفاظ میں سے جس کو غیرِ عرب نے وضع کیا ہو۔ وَلِتَأْثِیْرِہَا فِیْ مَنْعِ الصَّرْفِ شَرْطَانِ، اور اس کے مؤثر ہونے کے لیے منعِ صرف کے اندر شَرْطَانِ، دو شرطیں ہیں۔ کتنی شرطیں ہیں؟ دو شرطیں ہیں بھئی۔ بھئی پہلے متن دیکھ لیں بھئی، متن دیکھ لیں۔ کہتے ہیں: اَلْعُجْمَۃُ شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ وَتَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ فَنُوْحٌ مُنْصَرِفٌ وَشَتَرُ وَإِبْرَاہِیْمُ مُمْتَنِعٌ۔ عجمہ بھئی۔ عجمہ کی، عجمہ سبب بنتا ہے غیرِ انصراف کا، اس کی شرط کیا ہے؟ صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً، اس کی شرط یہ ہے کہ وہ علم ہونا چاہیے، وہ لفظ کیا ہونا چاہیے؟ علم ہونا چاہیے، فِی الْعَجَمِیَّۃِ أَیْ فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ، عجمی زبان کے اندر بھی علم ہونا چاہیے۔ وجہ یہ ہے کہ کسی بھی زبان والے کے لیے دوسری زبان ثقیل ہوتی ہے۔ تو جب عربی زبان والے غیرِ عربی لفظ کو اپنی زبان میں لائیں گے تو ان کے لیے اس کی ادائیگی دشوار ہوتی ہے، ثقیل ہوتی ہے۔ تو پھر اس زبان والے اس لفظ میں تبدیلی کر کے اس کو اپنی زبان کے مطابق ڈھال لیتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کلمے میں ثقل کم ہو جاتا ہے، اس کی زبان پر ادائیگی آسان ہو جاتی ہے۔ توجہ ہے؟ کسی بھی زبان والے جب کسی کلمے کو اپنی زبان میں لے کر آتے ہیں کسی دوسری زبان سے تو پھر اس کے اندر وہ تبدیلی کر دیتے ہیں تاکہ ان کے لیے اس لفظ کی ادائیگی زبان پر آسان ہو۔ جیسے دیکھو بھئی ڈاکٹر، ڈاکٹر کے لفظ کو عربی زبان میں، عربی زبان میں منتقل کیا گیا اور عربوں نے اس کو اپنی زبان کے مطابق ڈھال لیا۔ اب ڈاکٹر کو وہ دُکْتُوْر کہتے ہیں بھئی، کیا کہتے ہیں؟ دُکْتُوْر بھئی۔ دیکھا؟ ڈاکٹر کا لفظ ان کے لیے ثقیل تھا تو انہوں نے لفظ کو اپنی زبان کے مطابق تبدیل کر لیا۔ اسی طرح ٹیلی ویژن بھئی، ٹیلی ویژن کا لفظ عربی زبان کی طرف منتقل کیا گیا لیکن یہ لفظ عربوں کے لیے ثقیل تھا، انہوں نے اس کو بدل لیا تِلْفِزْیُوْن۔ اب وہ کیا بولتے ہیں؟ تِلْفِزْیُوْن۔ اب دیکھو یہ ان کے لیے آسان ہے، اپنی زبان کے مطابق انہوں نے لفظ میں تبدیلی کر لی۔ اسی طرح بھئی فارسی میں لگام کا لفظ ہے لگام، گھوڑے کو جو پہنائی جاتی ہے لگام، اس کو عربی کی طرف منتقل کیا گیا تو عربوں نے اس کے اندر تبدیلی کر دی اور گاف کو جیم سے بدل دیا، تو اس کو اب وہ لِجَام پڑھتے ہیں بھئی۔ لگام کا لفظ فارسی سے منتقل کیا گیا کس کی طرف؟ عربی کی طرف، تو دیکھو اس میں بھی عربوں نے تبدیلی کر دی اور کیا پڑھتے ہیں؟ لِجَام پڑھتے ہیں بھئی۔ تو دیکھو کوئی بھی زبان والے جب کسی لفظ کو اپنی زبان کی طرف منتقل کرتے ہیں تو اس میں ایسی تبدیلی کر دیتے ہیں کہ ان کے لیے اس لفظ کی ادائیگی آسان ہو جاتی ہے۔ اسی لیے عجمہ جو ہے اس کے اندر شرط لگائی گئی، یہ غیرِ انصراف کا سبب بنے گا لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عجمی زبان میں علم ہونا چاہیے۔ وجہ یہ کہ علم کے اندر جو ہے تبدیلی نہیں کی جاتی، اس کو اسی طرح استعمال کیا جاتا ہے جس طرح ایک زبان میں تھا اسی طرح دوسری زبان میں بھی استعمال ہو گا۔ جیسے، جیسے ابراہیم بھئی۔ ابراہیم اب عجمی نام ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام اس زمانے میں ابھی عربی زبان بنی ہی نہیں تھی بھئی، تو یہ عجمی نام ہے بھئی۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بعد جو ہے آہستہ آہستہ عربی زبان بننا شروع ہوئی اور ہوتے ہوتے حضور علیہ السلام کے زمانے میں عربی کی فصاحت و بلاغت اپنے عروج پر پہنچ گئی، یہاں تک کہ عرب اپنے علاوہ باقی تمام دنیا کو عجم کہنے لگے۔ یعنی انہیں اپنی زبان پر اتنا فخر اور تکبر تھا کہ زبان ہے تو ہماری زبان ہے، باقی دنیا کو وہ عجم کہتے تھے۔ عجم کا معنی ہے گونگے بھئی، یعنی باقی دنیا والوں کی زبان ہمارے سامنے اسی طرح ہے جیسے وہ گونگے ہوں بھئی، یعنی ان کی زبان ہماری زبان کے سامنے لا زبان ہے بھئی۔ تو ابراہیم جو ہے یہ دیکھو ایک عجمی نام ہے اور اس کو نقل کیا گیا عربی زبان کی طرف، اور علم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تو یہ عربی زبان میں بھی اسی طرح ہے۔ اور چونکہ عجمی نام ہے اس لیے عربوں کے لیے اس کی ادائیگی ثقیل ہو گی بھئی، ادائیگی کیا ہو گی؟ ثقیل ہو گی۔ اسی وجہ سے یہ غیر منصرف جو ہے اس پر کسرہ اور تنوین نہیں آتے کیونکہ اس کی ادائیگی زبان پر ثقیل ہوتی ہے۔ کلمے میں دو سبب آ چکے، کلمے میں دو سبب آ گئے، ہر سبب کی وجہ سے کلمے میں ثقل پیدا ہوتا ہے۔ ایک ثقل آئے تو وہ اتنا زیادہ نہیں، ایک سبب آئے، لیکن جب دو سبب آ گئے تو ثقل زیادہ ہو گیا کلمے میں، اب اس پر کسرہ اور تنوین نہیں پڑھتے کیونکہ کسرہ اور زیادہ ثقل پیدا کر دے گا۔ پہلے ہی دو ثقل ہیں اب تیسرا ثقل آ جائے گا۔ تنوین بھی نہیں پڑھیں گے کیونکہ تنوین تو ایک نونِ ساکن کا نام ہے، یعنی ایک حرف بڑھ جائے گا، اور جتنے حروف بڑھتے جائیں کلمے کی زبان پر ادائیگی دشوار ہوتی چلی جاتی ہے۔ تو لہٰذا جب کلمے میں دو اسباب آ جائیں تو دو ثقل آ چکے، اب اس کے بعد اس پر کسرہ اور تنوین نہیں پڑھتے ورنہ تو پھر تیسرا ثقل بھی اس کے اندر آ جائے گا اور زبان پر ادائیگی بہت دشوار ہو جائے گی۔ تو لہٰذا عجمہ کے اندر شرط یہ ہے کہ وہ عجمی زبان کے اندر علم ہونا چاہیے۔ چنانچہ جب عرب اس کو اپنی زبان کی طرف نقل کریں گے تو پھر علم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی وہ اسی طرح رہے گا، اور عربوں کی زبان پر اس کی ادائیگی دشوار ہو گی، کلمے میں ثقل پیدا ہو گا اور وہ غیرِ انصراف کا سبب بنے گا۔ تو کہتے ہیں: عجمہ جو ہے، شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ، عجمہ جو ہے اس کی شرط یہ ہے کہ وہ عجمہ علم والا ہونا چاہیے عجمی زبان میں۔ ایک شرط تو یہ ہے۔ دوسری شرط یاد رکھو: عجمہ کے لیے دوسری شرط یہ ہے کہ وہ تین حروف سے زائد ہونا چاہیے وہ کلمہ، یا اگر تین حروف پر مشتمل ہے تو درمیان والا حرف متحرک ہونا چاہیے۔ تین حروف سے زائد ہو گا تو دیکھو کلمے میں ثقل آئے گا، یا اگر تین پر مشتمل ہے تو درمیان والا حرف متحرک ہونا چاہیے، کیونکہ ایک وہ کلمہ ہے جس کے درمیان والا حرف ساکن ہے اور ایک وہ کلمہ ہے جس کے درمیان والا حرف متحرک ہے، ظاہر سی بات ہے جس کا درمیان متحرک ہے اس کی ادائیگی زبان پر ثقیل ہو گی۔ جیسے ضَرْبٌ اور ضَرَبٌ، دیکھو ضَرَبٌ کی ادائیگی زبان پر ثقیل ہے بھئی۔ تو عجمہ کے لیے دو شرطیں ذکر کر دیں انہوں نے: پہلی شرط کیا؟ کہ وہ عجمی زبان میں علم ہونا چاہیے تاکہ جب عربی کی طرف منتقل کیا جائے تو اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ دوسری شرط یہ کہ دو چیزوں میں سے ایک چیز ضرور ہونی چاہیے بھئی: یا تو درمیان والا حرف متحرک ہو یا کلمہ تین حروف سے زائد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ جب یہ دونوں شرطیں پوری ہو جائیں گی تو عجمہ مؤثر ہو گا اور غیرِ انصراف کا سبب بنے گا۔ تو یہ معنی دیکھیے بھئی متن، کہتے ہیں: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ، عجمہ کی شرط یہ ہے کہ وہ عجمہ علم والا ہونا چاہیے عجمی زبان میں۔ وَتَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ، اور درمیان والے حرف کا متحرک ہونا، أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ یا تین حروف سے زیادہ ہونا، تین حروف پر زیادہ ہونا، یہ دوسری شرط آ گئی۔ فَنُوْحٌ مُنْصَرِفٌ، تو نوح کا لفظ منصرف ہے بھئی۔ حضرت نوح علیہ السلام یہ تو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے گزرے ہیں، اور میں نے بتایا عربی زبان حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بعد بننا شروع ہوئی بھئی، تو نوح علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بھی پہلے گزرے ہیں اور یہ عجمی نام ہے۔ تو اس کے اندر پہلی شرط تو پوری ہے، علم تو ہے عجمی زبان میں بھی کیا ہے علم، لیکن دوسری شرط پوری نہیں کہ تین حروف سے زیادہ پر مشتمل ہونا چاہیے یا درمیان والا متحرک ہونا چاہیے۔ نوح جو ہے نہ تو تین حروف سے زائد پر مشتمل ہے، نہ اس کے درمیان والا حرف متحرک ہے بلکہ وہ تو ساکن ہے واو بھئی۔ تو لہٰذا فَنُوْحٌ مُنْصَرِفٌ، تو نوح کا لفظ منصرف ہے بھئی۔ آگے دیکھیے بھئی: وَشَتَرُ وَإِبْرَاہِیْمُ مُمْتَنِعٌ، اور شَتَر اور ابراہیم جو ہیں ممتنع ہیں، یعنی ان کی صرف ممتنع ہے بھئی۔ دیکھو شَتَر اور ابراہیم یہ دونوں علم ہیں بھئی علم، ان میں سبب عجمہ ہے اور عجمہ کے لیے شرط کیا تھی؟ علم ہونا چاہیے، علم والی شرط بھی دونوں میں پوری ہے، شَتَر یہ بھی ایک قلعے کا نام ہے اور ابراہیم یہ بھی علم ہے، اور نیز دوسری شرط بھی ان کے اندر پوری ہے: شَتَر تین حروف پر مشتمل ہے لیکن درمیان والا متحرک ہے، اور ابراہیم جو ہے تین سے زیادہ حروف پر مشتمل ہے، تو یہ دونوں لفظ غیر منصرف ہیں بھئی، نہ ان پر کسرہ آئے گا اور نہ تنوین آئے گی بھئی۔ اب آئیے بھئی شرح کے ساتھ اس کو حل کریں۔ اَلْعُجْمَۃُ وَہِیَ کَوْنُ اللَّفْظِ مِمَّا وَضَعَہُ غَیْرُ الْعَرَبِ وَلِتَأْثِیْرِہَا فِیْ مَنْعِ الصَّرْفِ شَرْطَانِ، اور عجمہ کےمؤثر ہونے کے لیے فِیْ مَنْعِ الصَّرْفِ منعِ صرف کے اندر شَرْطَانِ دو شرطیں ہیں بھئی۔ عبارت پر نظر ہے۔ دیکھیے بھئی عبارت ذرا متن متن دیکھ لیں۔ اَلْعُجْمَۃُ یہ ہے مبتدائے اول۔ اور آگے شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ وَتَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ، یہ پورا جملہ خبر ہے عجمہ کی۔ یہ پورا جملہ خبر ہے عجمہ کی۔ تو عجمہ ہوا مبتدائے اول اور آگے یہ پورا جملہ اس کی خبر، اور یہ جو جملہ ہے یہ پھر جملہ اسمیہ ہے اور جملہ اسمیہ کے اندر ایک مبتدا آتا ہے اور ایک خبر۔ تو لہٰذا یہ جو شَرْطُہَا ہے یہ پھر ہے مبتدا، تو یہ مبتدائے ثانی ہوا۔ توجہ ہے؟ عجمہ کیا ہے؟ مبتدائے اول اور اس کی خبر پورا جملہ اسمیہ ہے، اور جملہ اسمیہ کے اندر کیا ہوتے ہیں؟ مبتدا اور خبر، تو شَرْطُہَا جو ہے یہ ہے مبتدائے ثانی۔ اور أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً یہ آخر تک یہ ساری اس کی خبر ہے۔ پھر اس خبر میں ذرا غور کریں: أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ یہ ہے معطوفٌ علیہ، اور آگے وَتَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ یہ ہے معطوف بھئی۔ دو شرطیں ہیں نا؟ پہلی شرط کیا؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ کہ وہ عجمہ علم والا ہونا چاہیے عجمی زبان میں، یہ ہے معطوفٌ علیہ۔ اور دوسری شرط کیا؟ دو چیزوں میں سے ایک ہونی چاہیے، تَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ۔ توجہ ہے؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ یہ ہے معطوفٌ علیہ بھئی، اور آگے جتنا آ رہا ہے وَتَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ یہ اس پر معطوف ہے بھئی۔ تو یہ معطوفٌ علیہ اور معطوف مل کر یہ خبر بنیں گے شَرْطُہَا کی۔ عبارت سمجھ میں آ رہی ہے؟ یہ خبر بنیں گے کس کی؟ شَرْطُہَا کی، اور پھر یہ شَرْطُہَا اپنی خبر سے مل کر یہ خبر بنے گا عجمہ کے لیے۔ تو شَرْطُہَا کی خبر میں دو چیزیں ہیں: معطوفٌ علیہ بھی ہے اور معطوف بھی ہے۔ تو صاحبِ جامی نے جو پیچھے کہا نا وَلِتَأْثِیْرِہَا فِیْ مَنْعِ الصَّرْفِ شَرْطَانِ اور عجمہ کے مؤثر ہونے کے لیے منعِ صرف کے اندر شَرْطَانِ دو شرطیں ہیں۔ بھئی صاحبِ کافیہ نے تو دو شرطیں نہیں کہا، انہوں نے تو صرف کہا شَرْطُہَا عجمہ کی شرط یہ ہے، لیکن آگے اس کی خبر جو ہے اس میں ایک معطوفٌ علیہ ذکر کیا اور ایک معطوف۔ معلوم ہوا درحقیقت یہ دو شرطیں ہیں، کتنی شرطیں ہیں؟ دو شرطیں ہیں، دو شرطیں ہیں۔ اور معلوم ہوا کہ یہاں حمل مقدم ہے عطف پر، پھر ہی دو شرطیں بنیں گی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ کبھی کبھار حمل مقدم ہوتا ہے اور کبھی عطف مقدم ہوتا ہے۔ اَلْکَلِمَۃُ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ۔ یہاں دیکھو اسم، فعل اور حرف ان کے درمیان واو آیا، اور واو آتا ہے جمعیت کے لیے، جمع کرنے کے لیے، یہ عطف کا فائدہ دیتا ہے، جمعیت کا فائدہ دیتا ہے۔ معلوم ہوا اسم کے ساتھ فعل اور حرف یہ دونوں جمع ہو جائیں گے تو پھر اس کو کلمہ کہیں گے۔ اَلْکَلِمَۃُ اِسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ۔ معلوم ہوا اسم، فعل اور حرف یہ جمع ہوں گے، ایک ہی لفظ اسم بھی ہو گا، فعل بھی ہو گا، حرف بھی ہو گا، تو پھر اس کو الکلمہ کہیں گے۔ تو اس کا جواب میں نے بتلایا تھا کہ بھئی یہاں پر حمل مقدم ہے، یعنی اَلْکَلِمَۃُ اِسْمٌ، دیکھو پہلے حمل کر دیا اسم کو جوڑ دیا الکلمہ سے، کلمہ اسم ہے، پھر اس کے بعد وَفِعْلٌ اب فعل کو جوڑا کلمہ فعل ہے، پھر حرف کو جوڑا کلمہ حرف ہے۔ تو یہاں پر دیکھو حمل مقدم ہے، حمل مقدم ہے عطف پر۔ اگر عطف مقدم کریں گے، تینوں کو پہلے جوڑیں گے پھر حمل کریں گے پھر تو خرابی لازم آئے گی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح ہے، شَرْطُہَا جو ہے یہ ہے مبتدائے ثانی، اور آگے اس کی خبر جو ہے وہ معطوفٌ علیہ اور معطوف سے مل کر بن رہی ہے، تو یہاں پر بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ حمل مقدم ہے عطف پر۔ پہلے أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ اس کا حمل کر دو شَرْطُہَا پر۔ ایک شرط کیا ہے کہ وہ علم ہونا چاہیے عجمی زبان میں۔ اور اس کے بعد وَتَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ اس کا حمل کر دو کس پر؟ شَرْطُہَا پر۔ تو جب حمل مقدم ہے تو معلوم ہوا پھر یہ ایک شرط نہیں ہے کتنی شرطیں ہیں؟ دو شرطیں ہیں بھئی۔ تو اسی کی طرف اشارہ کیا صاحبِ جامی نے وَلِتَأْثِیْرِہَا فِیْ مَنْعِ الصَّرْفِ شَرْطَانِ کہ عجمہ کے منعِ صرف میں مؤثر ہونے کے لیے دو شرطیں ہیں۔ آگے دیکھیے کہتے ہیں: شَرْطُہَا الْأَوَّلُ، پہلی شرط یہ ہے أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً۔ دیکھا شَرْطُہَا کے بعد صاحبِ جامی نے الْأَوَّلُ کا لفظ نکال کر بتلا دیا کہ یہاں حمل مقدم ہے عطف پر اور دیکھنے میں یہ ایک شرط ہے لیکن حقیقت میں کتنی شرطیں ہیں؟ دو شرطیں ہیں۔ اَلشَّرْطُہَا الْأَوَّلُ یہ پہلی شرط ہے، کون سی؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً کہ وہ عجمہ علم والا ہونا چاہیے۔ أَیْ مَنْسُوْبَۃً إِلَی الْعَلَمِ۔ دیکھو یہ پھر ویسی ہی عبارت آ گئی جیسے معرفہ کے اندر آئی تھی کہ اَلْمَعْرِفَۃُ شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً، معرفہ کی شرط کیا ہے؟ کہ وہ تعریف علم والی ہونی چاہیے۔ اور وہاں صاحبِ جامی نے دو تقریریں کی تھیں۔ ایک تقریر کیا کی تھی؟ کہ علمیت کے اندر یہ یا مصدر والی بنا لو، کون سی بنا لو؟ مصدر والی، اور پھر اس کو ہٰذَا النَّوْع کی تاویل میں کر لو، یہ والی نوع، کیونکہ تعریف کی کئی انواع ہیں۔ تعریف یعنی معرفہ ہونا، دیکھو مصدر والا ترجمہ کر رہا ہوں۔ ایک صورت کیا ہے، ایک نوع اس کی کیا؟ علم ہونا، دوسری نوع کیا؟ اسمِ اشارہ ہونا، تیسری؟ ضمیر ہونا، اسمِ موصول ہونا، معرف باللام ہونا وغیرہ۔ تو یہ انواع ہو گئیں تعریف کی، تو علمیت کے اندر یا کون سی بنائی تھی؟ مصدر والی بنائی تھی۔ اور دوسری تقریر کیا کی تھی؟ کہ علمیت کے اندر یا نسبت والی بنا لو، نسبت والی بنا دو یعنی وہ جو علم کی طرف منسوب ہو۔ دو تقریریں کی تھیں، ذہن میں بات آ گئی۔ یہاں پر صرف وہ یہ کہہ رہے ہیں: أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً أَیْ مَنْسُوْبَۃً إِلَی الْعَلَمِ، یعنی علم کی طرف منسوب ہو بھئی، علم کی طرف منسوب ہو۔ تو معلوم ہوا یہ جو علمیت کے اندر یہاں یا آئی ہے یہ نسبت والی ہے، یہ نسبت والی ہے، یہ مصدر والی نہیں ہو سکتی یہاں۔ یہاں مصدر والی نہیں ہو سکتی یا، اس لیے کیونکہ وہاں بات چل رہی تھی تعریف کی، اور تعریف ایک جنس تھی اور علم ہونا اس کی ایک نوع تھی۔ توجہ ہے؟ معرفہ کے اندر بات کس کی چل رہی تھی؟ تعریف کی، اور تعریف کی ایک نوع کیا تھی، ایک قسم کیا تھی؟ علم ہونا۔ علم ہونا بھی تعریف کی ایک قسم ہے۔ لیکن یہاں پر أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً یہاں پر یہ تقریر نہیں چل سکتی کیونکہ علم ہونا عجمہ کی نوع نہیں ہے بھئی، علم ہونا عجمہ کی نوع نہیں ہے، عجمہ کو جنس بنائیں اور اس کی مختلف انواع بنا دیں وہ تقریر یہاں نہیں چل سکتی۔ نہیں بات واضح ہوئی میرا خیال۔ پھر سنو بھئی دیکھو بھول گئے ہو ساری تقریر۔ بھئی دیکھو تعریف کا کیا معنی؟ معرفہ ہونا۔ معرفہ ہونے کی کئی صورتیں ہیں: ایک صورت کیا؟ کہ علم ہو، ایک صورت کیا؟ ضمیر ہو، ایک صورت کیا؟ اسمِ اشارہ ہو، ایک صورت کیا؟ اسمِ موصول ہو، ایک صورت کیا ہے؟ معرف باللام ہو، اور ایک صورت ہے اضافت وغیرہ۔ یہ ساری کس کی قسمیں ہیں؟ معرفہ کی، تعریف کی قسمیں ہیں۔ توجہ ہے؟ یہ ساری تعریف کی قسمیں ہیں، تو وہاں عبارت کیا آئی تھی؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً، أَنْ تَکُوْنَ... اور تَکُوْنَ کے اندر ہِیَ ضمیر کس کو راجع تھی؟ معرفہ کو، اور معرفہ سے کیا مراد تھی؟ تعریف۔ توجہ ہے؟ علم ہونا تعریف کی ایک نوع، تو اس کو کس تاویل میں کر لیا؟ ہٰذَا النَّوْع کی تاویل میں کہ تعریف جو ہے اس نوع والی ہونی چاہیے۔ لیکن یہاں یہ تقریر نہیں چل سکتی، اس لیے کیونکہ یہاں کیا عبارت آئی؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً، أَنْ تَکُوْنَ کے اندر ہِیَ ضمیر کس کو راجع؟ عجمہ کو، اور عَلَمِیَّۃً میں اگر یا مصدر والی بنائیں تو معنی یہ بن جائے گا کہ آپ نے عجمہ کو بنا دیا جنس اور علم ہونا اس کی ایک نوع ہے، حالانکہ علم ہونا یہ عجمہ کی نوع تو نہیں ہے، یہ تو تعریف کی ایک نوع ہے۔ کسی لفظ کو معرفہ بنانا کتنی صورتیں ہیں؟ معرفہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ سات قسمیں، دیکھا وہ ساری معرفہ کی انواع ہیں لیکن عجمہ کی انواع میں تو علم ذکر... علم نہیں آتا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو کہتے ہیں: شَرْطُہَا الْأَوَّلُ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً أَیْ مَنْسُوْبَۃً إِلَی الْعَلَمِ، اور عجمہ کی پہلی شرط یہ ہے کہ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً کہ وہ عجمہ علم والا ہونا چاہیے، أَیْ مَنْسُوْبَۃً إِلَی الْعَلَمِ یعنی علم کی طرف منسوب ہونا چاہیے۔ فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ، عجمی زبان میں بھئی۔ بھئی متن میں تھا فِی الْعَجَمِیَّۃِ، صاحبِ جامی نے درمیان میں اللُّغَۃ کا لفظ نکال کر بتلا دیا کہ یہ الْعَجَمِیَّۃ صفت ہے اور اس کا موصوف اللُّغَۃ یہاں پر محذوف ہے۔ تو عجمہ کی شرط یہ ہے کہ وہ علم کی طرف منسوب ہونا چاہیے فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ عجمی زبان میں۔ توجہ ہے؟ عجمہ میں نے کیا بتلایا علمیت کی شرط کیوں لگائی؟ کیونکہ ہر زبان والے جب کسی لفظ کو اپنی زبان میں لاتے ہیں تو اس میں تبدیلی کر دیتے ہیں، تو عرب بھی اس میں تبدیلی کر دیں گے۔ جب تبدیلی کر دیں گے تو لفظ میں ثقل نہیں رہے گا، تو پھر وہ غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گا۔ لہٰذا کیا شرط ہے کہ وہ لفظ کیا ہونا چاہیے؟ عجمی زبان میں ہی علم ہونا چاہیے تاکہ جب اس کو عربی زبان کی طرف نقل کریں تو اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے بھئی۔ اچھا یہاں یاد رکھیے بعض کافیہ کے نسخوں میں ہے فِی الْعَجَمِیَّۃِ اور بعض نسخوں میں ہے فِی الْعُجْمَۃِ۔ بعض کافیہ کے نسخوں میں کیا ہے؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ، اور بعض کافیہ کے نسخوں میں یوں ہے: أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعُجْمَۃِ۔ یاد رکھو دونوں صورتوں میں آسان ترکیب یاد رکھو: یہ فِی الْعَجَمِیَّۃِ ہو یا فِی الْعُجْمَۃِ ہو، دونوں صورتوں میں اس کو صفت بنا دو عَلَمِیَّۃً کی۔ اور جب الْعَجَمِیَّۃ ہو تو اس سے پہلے اللُّغَۃ کا لفظ موصوف محذوف نکالیں جیسے صاحبِ جامی نے کیا۔ اور اگر الْعُجْمَۃ کا لفظ آیا یہاں پر فِی الْعُجْمَۃِ، تو پھر عجمہ سے پہلے وقت کا لفظ مضاف محذوف نکال لیں، پھر موصوف نہ نکالیں بلکہ وقت کا لفظ، تو عبارت یوں بن جائے گی: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ۔ دیکھیے بھئی ذرا متن متن کی عبارت پھر دیکھ لیں: اَلْعُجْمَۃُ شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ، تو بعض کافیہ کے نسخوں میں ہے فِی الْعَجَمِیَّۃِ اور بعض کافیہ کے نسخوں میں ہے فِی الْعُجْمَۃِ۔ فِی الْعَجَمِیَّۃِ پڑھیں یا فِی الْعُجْمَۃِ پڑھیں، دونوں صورتوں میں یہ جو جار مجرور ہے اس کی آسان ترکیب یہ ہے کہ اس کو صفت بنا دیں علمیت کے لیے بھئی۔ اور جار مجرور براہِ راست تو صفت نہیں بنتا تو اس کے لیے ثَابِتَۃً درمیان میں نکال لیں گے، موصوف عَلَمِیَّۃً وہ منصوب ہے تو ثَابِتَۃً وہ بھی منصوب نکالیں گے، اور عَلَمِیَّۃً کے ساتھ تانیث کی تا جڑی ہوئی ہے تو ثَابِتَۃً بھی مؤنث نکالیں گے۔ تو عبارت کیسے بن گئی؟ أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً ثَابِتَۃً فِی الْعَجَمِیَّۃِ یا فِی الْعُجْمَۃِ۔ اور الْعَجَمِیَّۃ ہو تو پھر اس سے پہلے موصوف کیا نکالنا ہے؟ فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ، اور اگر الْعُجْمَۃ ہو تو پھر الْعُجْمَۃ سے پہلے مضاف وقت کا لفظ مضاف محذوف نکال لیں، أَیْ فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ۔ توجہ ہے؟ تو دیکھو ترجمہ کیسے ہو گا۔ ہم پہلے اس کو الْعَجَمِیَّۃ پڑھتے ہیں، عبارت یوں بن گئی: شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً ثَابِتَۃً فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ، عجمہ کی شرط یہ ہے کہ وہ عجمہ جو ہے ایسی علمیت ہو جو عجمی زبان میں ثابت ہو، وہ ایسی... دیکھو موصوف سے پہلے کیا لے آتے ہیں؟ ایسا یا ایسی کا لفظ لے آتے ہیں۔ تو عجمہ کی شرط یہ ہے: أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً ثَابِتَۃً فِی اللُّغَۃِ الْعَجَمِیَّۃِ کہ عجمہ کی شرط یہ ہے کہ وہ عجمہ جو ہے ایسی علمیت ہو جو ثابت ہو عجمی زبان میں، یعنی عجمی زبان میں ہی وہ علم ہونا چاہیے، عجمی زبان میں ہی وہ علم ہونا چاہیے۔ یا دوسـری صورت میں جب یہ نسخہ کیا ہو فِی الْعُجْمَۃِ، فِی الْعُجْمَۃِ ہو تو پھر وقت کا لفظ مضاف محذوف نکال لیں گے، أَیْ فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ۔ اور عبارت پھر کیا بن گئی؟ شَرْطُہَا أَنْ تَکُوْنَ عَلَمِیَّۃً ثَابِتَۃً فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ، فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ۔ عجمہ کی شرط یہ ہے کہ وہ عجمہ اےیسی علمیت ہو جو ثابت ہو عجمہ کے وقت، جو ثابت ہے عجمہ کے وقت ثابت ہو، یعنی عجمی زبان میں ہوتے ہوئے ہی ثابت ہے عربی کی طرف منتقل ہونے سے پہلے ہی بھئی۔ تو یہ عَلَمِیَّۃً ثَابِتَۃً فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ کہ عجمہ کی شرط یہ ہے کہ وہ عجمہ ایسی علمیت ہو ثَابِتَۃً جو ثابت ہو فِیْ وَقْتِ الْعُجْمَۃِ کس وقت؟ عجمہ کے وقت میں، یعنی جب عجمی زبان میں یہ لفظ وضع کیا گیا تھا تو اس وقت ہی علمیت ثابت تھی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ بِأَنْ تَکُوْنَ مُتَحَقِّقَۃً فِیْ ضِمْنِ الْعَلَمِ فِی الْعَجَمِ حَقِیْقَۃً۔ اب ادھر دیکھیے حاصلِ کلام یہ: عجمہ کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ لفظ عجمی زبان میں ہی علم ہونا چاہیے، عجمی زبان میں ہی علم ہونا چاہیے۔ پھر یاد رکھو عجمی زبان میں ہی علم ہو گا یا تو حقیقتاً یا حکماً، دو صورتیں بتائیں گے صاحبِ جامی آپ کو۔ کہ جیسے ابراہیم کا لفظ، یہ عجمی زبان میں حقیقتاً علم تھا بھئی۔ اس کو پھر عربی زبان کی طرف منتقل کیا گیا، اور علم میں تو کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی لہٰذا اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تو ایک عجمی لفظ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی بھی نہیں کی گئی لہٰذا اس کے اندر ثقل ہے، زبان پر اس کی ادائیگی دشوار ہے بھئی۔ اور کبھی کبھار جو لفظ عربی زبان کی طرف منتقل کیا گیا وہ عجمی زبان میں علم نہیں ہوتا، عجمی زبان میں علم نہیں ہوتا، جیسے آپ کو بتلائیں گے قَالُوْن بھئی۔ قَالُوْن یہ آگے کتاب کے اندر ہی لفظ آ رہا ہے۔ قَالُوْن بھئی یہ رومی زبان کا لفظ ہے اور قَالُوْن کا معنی ہے اچھی چیز، کوئی بھی چیز اچھی ہو اس کو قَالُوْن کہتے ہیں۔ تو یہ رومی زبان میں جو ہے قَالُوْن ہر اچھی چیز کو کہتے تھے، یہ علم نہیں ہے۔ لیکن پھر اس کو جب عربی کی طرف منتقل کیا گیا، تو عربی کی طرف منتقل کرتے وقت اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جیسے علم کو منتقل کرتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اسی طرح لفظِ قَالُوْن کو منتقل کرتے ہوئے بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تو قَالُوْن کا لفظ عجمی زبان میں حقیقتاً تو علم نہیں ہے، وہاں تو یہ اسمِ جنس تھا ہر اچھی چیز کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا تھا، لیکن جب عربی کی طرف نقل کیا گیا تو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اسی طرح اس کو برقرار رکھا گیا جس طرح علم کو برقرار رکھتے ہیں اس میں تبدیلی نہیں کرتے۔ تو گویا قَالُوْن کا لفظ حقیقتاً تو عجمی زبان میں علم نہیں تھا لیکن حکماً گویا یہ بھی علم ہی تھا۔ حکماً یہ علم تھا یعنی جس طرح علم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اس کے اندر بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تو حقیقتاً تو علم نہیں لیکن حکماً علم ہی کے درجے میں ہے، یعنی اس پر حکم لگا دیا گیا علم والا ہی۔ دیکھیے بھئی اب کتاب پر، کہتے ہیں: بِأَنْ تَکُوْنَ مُتَحَقِّقَۃً فِیْ ضِمْنِ الْعَلَمِ فِی الْعَجَمِ حَقِیْقَۃً، با تصویر یہ ہے، صورت بتلا رہے ہیں، کس چیز کی صورت؟ کہ وہ لفظ جس کو عربی زبان کی طرف منتقل کیا جائے وہ عجمہ میں یعنی عجمی زبان میں ہی علم ہونا چاہیے، اور پھر عجمی زبان میں ہی علم ہونا یا تو حقیقتاً ہو گا یا حکماً ہو گا۔ حقیقتاً کی مثال جیسے ابراہیم، اور حکماً کی مثال جیسے قَالُوْن ہے بھئی کہ یہ اس میں بھی بغیر تبدیلی کے اس کو عربی زبان کی طرف نقل کیا گیا جس طرح علم کو نقل کیا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں: بِأَنْ تَکُوْنَ مُتَحَقِّقَۃً بایں صورت کہ وہ عجمہ مُتَحَقِّقَۃً ثابت ہو فِیْ ضِمْنِ الْعَلَمِ علم کے ضمن میں فِی الْعَجَمِ عجمی زبان کے اندر حَقِیْقَۃً کَإِبْرَاہِیْمَ جیسے ابراہیم ہے، کہ ابراہیم حقیقتاً عجمی زبان کے اندر علم تھا، تو یہ جو عجمہ ہے یہ علم کے ضمن میں ابراہیم کے اندر ثابت ہو رہا ہے۔ کس کے ضمن میں؟ علم ہے یہ بھئی۔ تو کہتے ہیں: بِأَنْ تَکُوْنَ مُتَحَقِّقَۃً فِیْ ضِمْنِ الْعَلَمِ فِی الْعَجَمِ حَقِیْقَۃً کَإِبْرَاہِیْمَ، بایں صورت کہ وہ عجمہ جو ہے ثابت ہونا چاہیے علم کے ضمن میں فِی الْعَجَمِ عجمی زبان کے اندر حقیقتاً کَإِبْرَاہِیْمَ جیسے ابراہیم ہے۔ أَوْ حُکْماً یا یہ عجمی زبان میں علم کے ضمن میں ثابت ہو گا حکماً بھئی، حقیقتاً نہیں بلکہ حکماً۔ بھئی کس طرح حکماً کس طرح؟ آگے صورت بتلا رہے ہیں: بِأَنْ یَنْقُلَہُ الْعَرَبُ مِنْ لُغَۃِ الْعَجَمِ، بایں صورت کہ عرب اس کو نقل کریں عجمی زبان سے إِلَی الْعَلَمِیَّۃِ کس کی طرف؟ علمیت کی طرف نقل کر دیں، مِنْ غَیْرِ تَصَرُّفٍ فِیْہِ قَبْلَ النَّقْلِ بغیر کوئی تصرف کیے اس کے اندر نقل سے پہلے۔ تو قَالُوْن کا لفظ عجمی زبان میں اسمِ جنس تھا، ہر اچھی چیز کو کہتے تھے، لیکن پھر عربی زبان میں اس کو کس کی طرف نقل کر لیا؟ علمیت کی طرف نقل کر لیا، تو عجمی زبان میں تو یہ علم نہیں تھا لیکن عربی میں کس کی طرف نقل کیا گیا؟ علمیت کی طرف، اور بغیر کوئی تبدیلی کیے اسی طرح رکھا جیسے علم کو نقل کرتے ہوئے اس میں تبدیلی نہیں کی جاتی۔ جی ترجمہ ایک دفعہ پھر دیکھ لیں: أَوْ حُکْماً یا وہ حکماً علم ہو گا بِأَنْ یَنْقُلَہُ الْعَرَبُ مِنْ لُغَۃِ الْعَجَمِ إِلَی الْعَلَمِیَّۃِ بایں صورت کہ نقل کریں عرب اس کو عجمی زبان سے إِلَی الْعَلَمِیَّۃِ علم ہونے کی طرف، مِنْ غَیْرِ تَصَرُّفٍ فِیْہِ قَبْلَ النَّقْلِ بغیر کوئی تصرف کیے اس کے اندر نقل کرنے سے پہلے، عربی زبان کی طرف منتقل کرنے سے پہلے اس میں کوئی تبدیلی نہ کریں، کَقَالُوْنَ جیسے کہ قَالُوْن ہے بھئی۔ یاد رکھو قَالُوْن یہ امام قَالُوْن بھئی امام قَالُوْن یہ قراءت کے امام ہیں بھئی، قراءت کے امام ہیں۔ اور قَالُوْن رومی زبان میں ہر اچھی چیز کو کہتے تھے۔ لیکن پھر امام قَالُوْن کو یہ نام دیا، یہ لقب دیا امام نافع یا امام مالک رحمہما اللہ نے بھئی۔ یہ لقب دیا چونکہ ان کی قراءت بہت زبردست تھی بہت اچھی تھی اس لیے ان کو قَالُوْن کہنے لگ پڑے۔ یہ جو امام قَالُوْن تھے یہ بھی دراصل روم کے قیدیوں میں سے تھے، معلوم ہوا کہ رومیوں سے مسلمانوں کی جنگ ہوئی ہو گی، کوئی قیدی آئے ہوں گے تو یہ بھی ان میں شامل تھے، اور پھر یہ مسلمان ہو گئے اور پھر وہیں پر انہوں نے قراءت سیکھی ہو گی، اور چونکہ بہت عمدہ اور اعلیٰ قراءت فرماتے تھے تو جو ان کے استاد تھے امام نافع بھئی، یا اسی زمانے میں امام مالک رحمہ اللہ تھے، ان دونوں میں سے کہتے ہیں کسی ایک نے ان کو یہ لقب دیا، تو اب یہ امام قَالُوْن کے نام سے مشہور ہیں بھئی۔ اور اصل نام ان کا ہے عیسیٰ بھئی، تو اصل نام ان کا عیسیٰ ہے بھئی۔ اور کہتے ہیں یہ بہرے تھے بھئی، بہت اونچا سنتے تھے، بہت اونچا حتیٰ کہ ڈھول کی آواز بھی ان کو سنائی نہیں دیتی تھی بھئی اتنے بہرے تھے بھئی۔ اور چنانچہ پھر قراءت کیسے سیکھی؟ کہتے ہیں یہ جو ان کے استاد تھے بھئی امام نافع، امام نافع قراءِ سبعہ میں سے ہیں بھئی، سات قراء جو مشہور قراء ہیں ان میں سے ایک امام نافع رحمہ اللہ ہیں، یہ ان کے شاگرد تھے بھئی۔ اور یہ کہتے ہیں اپنا کان بالکل استاد کے منہ کے قریب رکھتے تھے بھئی، پھر ان کو آواز سنائی دیتی تھی۔ اور کہتے ہیں اس طرح سالہا سال تک یہ ان کے پاس رہے اور پورا قرآن انہوں نے زبردست طریقے سے سیکھ لیا، ان کی شہرت ہو گئی ہر طرف بھئی، دور دور سے لوگ ان کے پاس قرآن سیکھنے کے لیے آتے تھے۔ انہوں نے بہت وقت امام نافع رحمہ اللہ کے ساتھ گزارا، حتیٰ کہ کہتے ہیں پورا قرآن تجوید کے ساتھ سیکھنے کے بعد بھی یہ بیس سال تک ان کی خدمت میں مزید رہے بھئی۔ تو یہ استاد کے ہونٹوں کے بالکل قریب کان رکھتے اور پھر ان کی تلاوت سنتے تھے اور سیکھتے تھے بھئی۔ اور جب یہ پڑھاتے تھے، پڑھاتے تھے اب شاگرد قراءت کر رہا ہے، تو شاگرد کے ہونٹوں کی حرکت سے وہ اس کی غلطی پکڑ لیتے تھے فوراً بھئی۔ اور بہت عمدہ قراءت کرتے تھے تو ان کو قَالُوْن کا لقب دیا گیا بھئی، امام قَالُوْن بھئی۔ تو کہتے ہیں: کَقَالُوْنَ جیسے کہ قَالُوْن ہے، فَإِنَّہُ کَانَ فِی الْعَجَمِ اسْمَ جِنْسٍ اس لیے کیونکہ یہ قَالُوْن کا لفظ جو ہے عجمی زبان میں اسمِ جنس ہے، سُمِّیَ بِہٖ أَحَدُ رُوَاۃِ الْقُرَّاءِ اور موسوم کیا گیا اس نام کے ساتھ یعنی یہ نام رکھا گیا أَحَدُ رُوَاۃِ الْقُرَّاءِ رواتِ قراء میں سے ایک کا، وہ قراء جو قراءت کو روایت کرنے والے ہیں ان میں سے ایک کا نام قَالُوْن رکھا گیا، تو یہ امام قَالُوْن کہلاتے ہیں، کیا کہلاتے ہیں؟ امام قَالُوْن رحمہ اللہ بھئی۔ تو کہتے ہیں: سُمِّیَ بِہٖ أَحَدُ رُوَاۃِ الْقُرَّاءِ اس نام کے ساتھ موسوم کیا گیا رواتِ قراء میں سے ایک کو لِجَوْدَۃِ قِرَاءَتِہٖ ان کی قراءت کے عمدہ ہونے کی وجہ سے، قَبْلَ أَنْ یَتَصَرَّفَ فِیْہِ الْعَرَبُ قبل اس کے کہ تصرف کریں اس کے اندر عرب، یعنی عربوں کے تصرف کرنے سے پہلے ہی ان کا یہ نام رکھا گیا یعنی اس میں عربی زبان میں کوئی تصرف نہیں کیا گیا۔ فَکَأَنَّہُ کَانَ عَلَماً فِی الْعَجَمِیَّۃِ تو گویا کہ یہ لفظ جو تھا یہ علم ہی تھا عجمی زبان میں، یعنی حقیقت میں تو علم نہیں تھا لیکن گویا جیسے یہ اسی طرح بن گیا جیسے عجمی زبان میں بھی کیا تھا علم تھا یعنی نقل کرتے ہوئے کوئی اس میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ تو کہتے ہیں: فَکَأَنَّہُ کَانَ عَلَماً فِی الْعَجَمِیَّۃِ تو گویا کہ یہ علم تھا عجمی زبان میں۔ وَإِنَّمَا جُعِلَتْ شَرْطاً لِئَلَّا یَتَصَرَّفَ فِیْہَا الْعَرَبُ مِثْلَ تَصَرُّفَاتِہِمْ فِیْ کَلَامِہِمْ۔ کہتے ہیں یہ علمیت کو شرط قرار دیا گیا لِئَلَّا یَتَصَرَّفَ فِیْہَا الْعَرَبُ تاکہ کہیں عرب اس کے اندر تصرف نہ کریں، تاکہ جس لفظ کو نقل کیا جا رہا ہے کہیں عرب اس کے اندر تصرف نہ کریں، مِثْلَ تَصَرُّفَاتِہِمْ فِیْ کَلَامِہِمْ جس طرح کہ عرب تصرفات کرتے ہیں فِیْ کَلَامِہِمْ اپنے کلام میں، کَلَامِہِمْ کی ہُمْ ضمیر کس کو راجع؟ عرب کو کہ جس طرح عرب اپنے کلام میں کیا کرتے ہیں؟ تصرفات کرتے ہیں، کبھی لفظ پر الف لام لاتے ہیں، کبھی تنوین لاتے ہیں، اور کبھی اس کی اضافت کرتے ہیں، تو اس طرح کا کوئی تصرف تاکہ عرب اس کے اندر نہ کریں بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَإِنَّمَا جُعِلَتْ شَرْطاً یہ علمیت کو شرط قرار دیا گیا لِئَلَّا یَتَصَرَّفَ فِیْہَا الْعَرَبُ تاکہ کہیں عرب اس کے اندر تصرف نہ کریں مِثْلَ تَصَرُّفَاتِہِمْ فِیْ کَلَامِہِمْ جس طرح کہ عرب اپنے کلام میں تصرفات کرتے ہیں، فَتَضْعُفُ فِیْہِ الْعُجْمَۃُ تو عجمہ اس کے اندر ضعیف ہو جائے گا۔ تو عجمہ اس کے اندر ضعیف ہو جائے گا، بھئی اگر عرب اس کے اندر تصرف کر دیں گے تو عجمہ اس کے اندر ضعیف ہو جائے گا، اب کلمے میں ثقل نہیں رہے گا، فَلَا تَصْلُحُ سَبَباً لِمَنْعِ الصَّرْفِ تو پھر وہ عجمہ صلاحیت نہیں رکھے گا کہ وہ منعِ صرف کے لیے سبب بن جائے بھئی۔ اگر عرب اس میں تصرف کر دیں گے تو پھر یہ غیرِ انصراف کا سبب بننے کی صلاحیت نہیں... بھئی غیرِ انصراف کا سبب کیوں بنتا ہے عجمی کلمہ؟ کیونکہ اس کی ادائیگی عربوں کے لیے دشوار ہے، اور اگر عرب اس کے اندر تبدیلی کر دیں گے تو پھر تو ان کے لیے ادائیگی دشوار نہیں رہے گی، ثقل ختم ہو جائے گا، تو پھر یہ عجمہ جو ہے غیرِ انصراف کا سبب نہیں بنے گا۔ تو کہتے ہیں: فَلَا تَصْلُحُ سَبَباً لِمَنْعِ الصَّرْفِ تو پھر یہ عجمہ جو ہے یہ منعِ صرف کے لیے سبب بننے کی صلاحیت نہیں رکھے گا۔ فَعَلٰی ہٰذَا تو اسی بنا پر، لَوْ سُمِّیَ بِمِثْلِ لِجَامٍ اگر موسوم کر دیا جائے کسی کو لجام جیسے لفظ سے، اگر کسی کا نام رکھ دیا جائے لجام بھئی، میں نے بتایا لجام، لجام یہ فارسی لفظ لگام ہے بھئی، لگام جو گھوڑے کو پہنائی جاتی ہے اس کو قابو میں رکھنے کے لیے، اس پر سواری کرنے کے لیے، اسی لگام کے لفظ کو عرب اپنی زبان میں لے گئے اور اس میں تبدیلی کر دی اور اس کو اب وہ لجام پڑھتے ہیں، دیکھو لام کو کسرہ بھی دے دیا اور گاف کو جیم سے بدل دیا۔ تو کہتے ہیں: فَعَلٰی ہٰذَا لَوْ سُمِّیَ بِمِثْلِ لِجَامٍ لَا یَمْتَنِعُ صَرْفُہُ اسی لیے اگر لجام جیسے لفظ کے ساتھ کسی کو اگر موسوم کر دیا جائے یعنی کسی کا نام لجام رکھ دیا جائے، تو لَا یَمْتَنِعُ صَرْفُہُ تو اس کی صرف ممتنع نہیں یعنی اس کو غیر منصرف نہیں پڑھیں گے لِعَدَمِ عَلَمِیَّتِہٖ فِی الْعُجْمَۃِ بوجہ علمیت نہ ہونے کے فِی الْعُجْمَۃِ عجمہ میں، عجمہ میں علمیت نہ ہونے کی وجہ سے کیونکہ دیکھو اس میں تو عربوں نے تبدیلی کر دی بھئی۔ وَشَرْطُہَا الثَّانِیْ أَحَدُ الْأَمْرَیْنِ، اور عجمہ کی دوسری شرط جو ہے أَحَدُ الْأَمْرَیْنِ دو چیزوں میں سے ایک چیز ہونی چاہیے، کون سی دو چیزیں؟ یا کلمہ تین حروف سے زائد پر مشتمل ہو یا اگر تین پر مشتمل ہے تو درمیان والا متحرک ہونا چاہیے۔ تو کہتے ہیں: وَشَرْطُہَا الثَّانِیْ أَحَدُ الْأَمْرَیْنِ اور عجمہ کی دوسری شرط جو ہے دو چیزوں میں سے ایک چیز کا ہونا: تَحَرُّکُ الْحَرْفِ الْأَوْسَطِ۔ بھئی متن میں تھا تَحَرُّکُ الْأَوْسَطِ، اور صاحبِ جامی نے درمیان میں حرف کا لفظ نکال دیا، أَیْ تَحَرُّکُ الْحَرْفِ الْأَوْسَطِ، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ اَلْأَوْسَط یہ صفت ہے اور اس کا موصوف اَلْحَرْف محذوف ہے، کہ درمـیان والا حرف متحرک ہونا چاہیے، أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ یا تین حروف پر زائد ہونا چاہیے کلمہ بھئی۔ تو کہتے ہیں: أَیْ عَلٰی ثَلَاثَۃِ أَحْرُفٍ، متن میں آیا تھا أَوِ الزِّیَادَۃُ عَلَی الثَّلَاثَۃِ تین پر زیادہ ہو، بھئی تین پر زیادہ کیا معنی؟ آگے شارحِ جامی تفسیر کر رہے ہیں أَیْ عَلٰی ثَلَاثَۃِ أَحْرُفٍ کہ اَلثَّلَاثَۃ سے مراد ثَلَاثَۃُ أَحْرُفٍ ہے بھئی، تین حروف مراد ہیں۔ أَیْ عَلٰی ثَلَاثَۃِ أَحْرُفٍ یعنی تین حروف پر زیادہ ہونا چاہیے۔ بھئی کیوں یہ شرط کیوں لگاتے ہیں؟ کہتے ہیں: لِئَلَّا یُعَارِضَ الْخِفَّۃُ أَحَدَ السَّبَبَیْنِ، تاکہ یہ جو خفت ہے یہ دو سببوں میں سے ایک کے مقابل نہ ہو جائے، دو سببوں میں سے ایک کے مقابل نہ ہو جائے۔ بھئی دیکھیے یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں ان کی وجہ سے کلمے میں ثقل پیدا ہوتا ہے۔ تو اگر عجمہ جو ہے اس میں علمیت تو ہو لیکن تین حروف سے زیادہ نہیں ہے یا درمیان والا متحرک نہیں ہے تو پھر تو کلمے میں کوئی ثقل آیا ہی نہیں، تو ایک سبب تو آ جائے گا لیکن خود عجمہ کی وجہ سے کلمے میں کوئی ثقل... بھئی کلمے میں کوئی سے دو سبب آئیں گے، ان میں سے ایک عجمہ ہو گا، دوسرا مثلاً علمیت ہے، تو علمیت کی وجہ سے تو ثقل آ گیا لیکن خود عجمہ کی وجہ سے کوئی ثقل نہیں آیا۔ تو جب یہ دوسری شرط پوری نہیں ہو گی تو کلمہ خفیف ہے، تو اس کی خفت وہ جو دوسرا سبب ہے مثلاً علمیت اس کے مقابل بن جائے گی، وہ تو ثقل پیدا کر رہا ہے لیکن یہ دوسری طرف ثقل نہیں ہے بلکہ خفت ہے، تو پھر کلمہ غیر منصرف نہیں بنے گا بلکہ منصرف رہے گا بھئی۔ یہ معنی ہے لِئَلَّا یُعَارِضَ الْخِفَّۃُ أَحَدَ السَّبَبَیْنِ تاکہ یہ جو خفت ہے یہ مقابل نہ ہو جائے دو سببوں میں سے ایک کے۔ یاد رکھنا امام سیبویہ رحمہ اللہ اور دیگر نحوی حضرات وہ صرف زیادت علی الثلاثہ کی شرط لگاتے ہیں۔ عجمہ کے اندر ایک علمیت ہونی چاہیے اور ایک زیادت علی الثلاثہ تین حروف سے زائد ہونا چاہیے، درمیان والے حرف کے متحرک ہونے کا وہ اعتبار نہیں کرتے۔ چنانچہ آگے شَتَر کا لفظ آئے گا، شَتَر کا لفظ صاحبِ کافیہ کے نزدیک وہ غیر منصرف ہے کیونکہ صاحبِ کافیہ درمیان والے حرف کے متحرک ہونے کا اعتبار کرتے ہیں لہٰذا ان کے نزدیک شَتَر غیر منصرف۔ جبکہ امام سیبویہ کے نزدیک عجمہ میں شرط ہے کہ تین حروف سے زیادہ ہونا چاہیے، اور ابراہیم یہ تو تین حروف سے زیادہ ہے لہٰذا اس کے اندر عجمہ مؤثر ہو گا یہ غیر منصرف ہو گا، لیکن شَتَر تو تین حروف سے زیادہ نہیں لہٰذا ان کے نزدیک شَتَر کا لفظ غیر منصرف نہیں ہے بلکہ منصرف ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ آگے دیکھیے کہتے ہیں: فَنُوْحٌ مُنْصَرِفٌ، تو نوح کا لفظ جو ہے منصرف ہے۔ ہٰذَا تَفْرِیْعٌ بِالنَّظَرِ إِلَی الشَّرْطِ الثَّانِیْ، یہ تفریع ہے شرطِ ثانی کی طرف نظر کرتے ہوئے، کس کی طرف؟ بھئی دو شرطیں ذکر کیں صاحبِ کافیہ نے: ایک شرط یہ کہ علم ہونا چاہیے، دوسری شرط یہ کہ تین حروف سے زیادہ ہو یا درمیان والا متحرک ہو، تو یہ جو نوح کی تفریع کی یہ شرطِ ثانی پر ہے، کس پر؟ شرطِ ثانی پر تفریع کر رہے ہیں کہ نوح کے اندر شرطِ ثانی نہیں پائی جا رہی لہٰذا یہ منصرف ہے۔ نوح حالانکہ عجمی نام ہے، پہلی شرط پوری علمیت ہے لیکن دوسری شرط پوری نہیں کہ تین سے زیادہ ہونا چاہیے یا درمیان والا متحرک ہونا چاہیے، تو دوسری شرط پوری نہیں تو لہٰذا نوح کا لفظ منصرف ہے۔ لفظِ نوح کے بارے میں یاد رکھیں علامہ زمخشری بھئی جن کی کتاب مفصل سے یہ کافیہ ماخوذ ہے بھئی، علامہ زمخشری کے نزدیک نوح جو ہے اس کو منصرف پڑھنا بھی جائز غیر منصرف پڑھنا بھی جائز ہے۔ وہ اس کو قیاس کرتے ہیں ہند پر بھئی۔ ہند آپ نے پڑھا تھا تانیثِ معنوی، تانیثِ معنوی وہ غیرِ انصراف کا سبب بنتی ہے جوازی طور پر، وجوباً کب سبب بنے گی؟ جب کلمہ تین حروف سے زائد ہو یا درمیان والا متحرک ہو یا کم از کم عجمی ہو، ان تین میں سے کوئی ایک بات پوری ہو تو پھر تانیثِ معنوی غیرِ انصراف کا سبب بنتی ہے وجوباً۔ لیکن ہند کے اندر ہند مؤنث کا نام تو ہے، تانیثِ معنوی تو ہے، لیکن دوسری شرط پوری نہیں۔ علمیت والی شرط تو پوری ہے، تانیثِ معنوی میں ایک شرط علمیت تھی، علمیت والی شرط تو پوری ہے ہند بھی نام ہے، لیکن دوسری شرط پوری نہیں، نہ تو یہ تین حروف سے زائد ہے نہ درمیان والا متحرک ہے اور نہ ہی یہ عجمی نام ہے، تو اس کو منصرف پڑھنا بھی جائز اور غیر منصرف پڑھنا بھی جائز۔ آپ چاہیں تو تانیثِ معنوی کا اعتبار کریں اور آپ چاہیں تو نہ کریں۔ آپ تانیثِ معنوی کا اعتبار کرتے ہیں تو ایک علمیت ایک تانیثِ معنوی غیر منصرف پڑھیں، اور آپ چاہیں تو تانیثِ معنوی کا اعتبار نہ کریں کیونکہ کلمے کے اندر کوئی ثقل آیا ہی نہیں ہے تو پھر صرف علمیت ہے تانیثِ معنوی گویا ہے ہی نہیں تو پھر اس کو منصرف پڑھ دیں۔ تو علامہ زمخشری فرماتے ہیں نوح بھی اسی طرح ہے، نوح بھی اسی طرح ہے، اس کے اندر عجمہ بھی ہے اور علمیت بھی ہے لیکن عجمہ کی وجہ سے کوئی ثقل نہیں آیا، آپ چاہیں اس عجمہ کا اعتبار کریں چاہیں اعتبار نہ کریں۔ اگر عجمہ کا اعتبار کرتے ہیں تو نوح کو غیر منصرف پڑھیں ایک علمیت ایک عجمہ، اور آپ چاہیں تو عجمہ کا اعتبار کریں ہی نہ کیونکہ اس کی وجہ سے کوئی ثقل ہی نہیں آیا کلمے میں، جب ثقل نہیں آیا تو صرف ایک سبب علمیت ہے عجمہ گویا ہے ہی نہیں، جب عجمہ ہے ہی نہیں ایک ہی سبب ہے تو کلمے کو کیا پڑھو؟ منصرف۔ یہ کس کے نزدیک ہے؟ علامہ زمخشری کے نزدیک۔ لیکن صاحبِ کافیہ کے نزدیک نوح جو ہے وہ منصرف ہی ہے اس کو غیر منصرف نہیں پڑھ سکتے۔ اور آگے وجہ بھی بتلائیں گے کہ بھئی دیکھو آپ نوح کو ہند پر قیاس نہیں کر سکتے۔ ہند کے اندر کون سا سبب تھا؟ تانیثِ معنوی، اور نوح کے اندر کیا ہے؟ عجمہ۔ لیکن تانیثِ معنوی کو کہتے ہیں کچھ نہ کچھ قوت حاصل ہے عجمہ کے مقابلے میں۔ دونوں میں تھوڑا سا فرق ہے، کس طرح؟ کہ اس کو تھوڑی سی قوت حاصل ہے، بھئی دیکھو تانیثِ معنوی وہ بھی معنوی چیز یہاں پر عجمہ بھی کیا ہے؟ لفظوں میں تو کوئی اثر ہے نہیں معنوی چیز ہے، لیکن تانیثِ معنوی کو کچھ قوت حاصل ہے، کس طرح قوت حاصل ہے؟ کہ بھئی اس کے اندر جو تا مقدر ہوتی ہے کبھی کبھی وہ ظاہر بھی ہو جاتی ہے، جیسے اس کی تصغیر نکالیں تو وہ تا آ جاتی ہے، جیسے ہند، ہند کی تصغیر نکالیں تو وہ ہُنَیْدَۃٌ آتی ہے، دیکھو وہ تا ظاہر ہو گئی۔ تو اس میں وہ تا کبھی کبھی ظاہر بھی ہو جاتی ہے جبکہ نوح کے اندر جو عجمہ ہے وہ کبھی بھی ظاہر نہیں ہوتا، تو یہ اس کے مقابلے میں ضعیف ہوا لہٰذا اس کو اس پر قیاس نہیں کر سکتے۔ تو ہند کے اندر تو دونوں وجہیں پڑھنا جائز لیکن جو نوح ہے یہ منصرف ہی ہے اس کو غیر منصرف نہیں پڑھیں گے، یہ کس کی رائے ہے؟ صاحبِ کافیہ کی رائے ہے جبکہ علامہ زمخشری فرماتے ہیں کہ نوح بھی ہند کی طرح ہے اس کو بھی دونوں طرح پڑھ سکتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: فَنُوْحٌ مُنْصَرِفٌ تو نوح کا لفظ جو ہے منصرف ہے، ہٰذَا تَفْرِیْعٌ بِالنَّظَرِ إِلَی الشَّرْطِ الثَّانِیْ یہ تفریع ہے شرطِ ثانی کی طرف نظر کرتے ہوئے، فَانْصِرَافُ نُوْحٍ إِنَّمَا ہُوَ لِانْتِفَاءِ الشَّرْطِ الثَّانِیْ پس نوح کا منصرف ہونا وہ شرطِ ثانی کے منتفی ہونے کی وجہ سے ہے یعنی اس کے نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ وَہٰذَا اخْتِیَارُ الْمُصَنِّفِ اور یہ مصنف کا اختیار ہے، مصنف نے اس بات کو اختیار کیا ہے لِأَنَّ الْعُجْمَۃَ سَبَبٌ ضَعِیْفٌ اس لیے کیونکہ عجمہ سببِ ضعیف ہے، لِأَنَّہُ أَمْرٌ مَعْنَوِیٌّ اس لیے کیونکہ یہ ایک معنوی چیز ہے، عجمہ کیا ہے؟ معنوی چیز ہے، لفظوں میں اس کی کوئی علامت وغیرہ نہیں تو یہ ایک معنوی چیز ہے۔ فَلَا یَجُوْزُ اعْتِبَارُہَا مَعَ سُکُوْنِ الْأَوْسَطِ لہٰذا جائز نہیں ہے کہ عجمہ کا اعتبار کیا جائے مَعَ سُکُوْنِ الْأَوْسَطِ درمیان والے حرف کے ساکن ہونے کے ساتھ، درمیان والے حرف کے ساکن ہوتے ہوئے۔ وَأَمَّا التَّأْنِیْثُ اور باقی جو تانیث ہے، فَإِنَّ لَہُ عَلَامَۃً مُقَدَّرَۃً تَظْہَرُ فِیْ بَعْضِ التَّصَرُّفَاتِ تو تانیثِ معنوی جو ہے اس کے لیے ایسی علامت ہے مُقَدَّرَۃً جو مقدر ہوتی ہے اور تَظْہَرُ فِیْ بَعْضِ التَّصَرُّفَاتِ اور بعض تصرفات میں وہ ظاہر بھی ہو جاتی ہے، فَلَہُ نَوْعُ قُوَّۃٍ لہٰذا تانیثِ معنوی کو ایک نوع کی ایک قسم کی قوت حاصل ہے، فَجَازَ أَنْ یُّعْتَبَرَ مَعَ سُکُوْنِ الْأَوْسَطِ وَأَنْ لَّا یُعْتَبَرَ تو تانیثِ معنوی کے اندر جائز ہے کہ اس کا اعتبار کیا جائے مَعَ سُکُوْنِ الْأَوْسَطِ درمیان والے حرف کے ساکن ہونے کے ساتھ، وَأَنْ لَّا یُعْتَبَرَ اور یہ بھی جائز ہے کہ اس کا اعتبار نہ کیا جائے، اس میں تو دونوں صورتیں ہیں لیکن نوح کے اندر دونوں صورتیں جائز نہیں، یہ کس کی رائے ہے؟ صاحبِ کافیہ کی بھئی۔ فَإِنْ قُلْتَ یہاں سے ایک اعتراض ذکر کریں گے۔ ادھر دیکھیے بھئی اعتراض سمجھ لو۔ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ پیچھے مَاہُ وَجُوْرُ گزرے تھے، مَاہُ وَجُوْرُ یہ دونوں نام ہیں دو شہروں کے، ایک شہر کا نام مَاہ ایک کا نام جُوْر۔ اور دیکھو اس میں تانیثِ معنوی ہے، اور تانیثِ معنوی کے اندر دو شرطیں تھیں: ایک علمیت، اور مَاہُ وَجُوْرُ میں علمیت موجود ہے، اور دوسری شرط کیا تھی؟ کہ تین حروف سے زائد ہو یا درمیان والا متحرک ہو یا کم از کم لفظ کیا ہونا چاہیے؟ عجمی، تو یہ مَاہ اور جُوْر بھی عجمی ہیں، تو دوسری شرط بھی پوری، تو لہٰذا مَاہُ وَجُوْرُ کو غیر منصرف پڑھنا واجب ہے، مَاہُ وَجُوْرُ کو غیر منصرف پڑھنا واجب ہے بھئی۔ تو سوال پیدا ہوا کہ مَاہ اور جُوْر اس کے اندر تو آپ نے عجمہ کا اعتبار کیا یا نہیں؟ تانیثِ معنوی کے اندر پہلی شرط کیا تھی؟ علمیت، دوسری شرط کیا تھی؟ تین سے زائد ہو یا درمیان والا متحرک ہو یا عجمی ہونا چاہیے، دیکھا یہاں عجمہ کا آپ نے اعتبار کر لیا اور اس کی وجہ سے کیا حکم لگا دیا؟ کہ مَاہ اور جُوْر کا غیر منصرف پڑھنا واجب ہے اس کو منصرف نہیں پڑھ سکتے، حالانکہ مَاہ اور جُوْر میں بھی درمیان والا حرف ساکن ہے۔ اشکال سمجھ میں آ رہا ہے؟ تو نوح کے اندر بھی درمیان والا حرف ساکن ہے، تو یہاں پر بھی عجمہ کا اعتبار کرنا چاہیے بھئی۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو جواب دیں گے کہ بھئی مَاہ اور جُوْر جو ہے اس کے اندر غیرِ انصراف کے جو دو سبب ہیں ایک علمیت ہے ایک تانیث ہے، عجمہ سبب نہیں ہے، عجمہ صرف تانیثِ معنوی کو قوت دے رہا تھا، مستقل سبب نہیں ہے۔ مَاہ اور جُوْر میں دو سبب کون سے؟ ایک علمیت، علم ہے نام ہے شہروں کے، دوسرا کیا؟ تانیثِ معنوی ہے، توجہ ہے؟ تانیثِ معنوی۔ ہاں تانیثِ معنوی کے اندر کیا شرط تھی؟ علمیت ہونی چاہیے وہ شرط بھی پوری، اور دوسری شرط کیا تھی؟ کہ تین سے زائد ہو یا درمیان والا متحرک ہو یا لفظ کیا ہونا چاہیے؟ عجمی ہونا چاہیے، تو یہ عجمی ہونا شرط تھا کس کے لیے؟ تانیثِ معنوی کے لیے بھئی۔ تو یہاں پر مَاہ اور جُوْر کے اندر عجمہ کا اعتبار کیا وہ الگ مستقل سبب نہیں بن رہا یہاں۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ مَاہ اور جُوْر میں دو سبب کون سے ہیں؟ علمیت ہے اور دوسرا تانیثِ معنوی ہے، ہاں عجمہ اسی تانیثِ معنوی کو قوت دے رہا تھا، خود یہ سبب نہیں بن رہا غیرِ انصراف کا۔ تو فرق دونوں میں یہ ہے کہ مَاہ اور جُوْر میں عجمہ وہ صرف تانیثِ معنوی کو قوت دینے کے لیے اس کا اعتبار کیا گیا ہے، اور نوح کے اندر اگر عجمہ کو سبب بنا دیا جائے پھر تو اس کو مستقل سبب بنانا پڑے گا، کہ نوح کے اندر پھر دو سبب کون سے ہوں گے؟ ایک علمیت ایک عجمہ۔ دیکھا عجمہ کو مستقل سبب قرار دینا پڑے گا۔ تو لہٰذا عجمہ میں جب درمیان والا حرف ساکن ہو پھر یہ مستقل سبب نہیں بن سکتا، ہاں دوسرے سبب کو قوت دے سکتا ہے لیکن خود سبب نہیں بنے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ کہتے ہیں: فَإِنْ قُلْتَ اگر آپ یہ اعتراض کریں قَدِ اعْتُبِرَتِ الْعُجْمَۃُ فِیْ مَاہَ وَجُوْرَ کہ تحقیق عجمہ کا اعتبار کیا گیا مَاہ اور جُوْر میں مَعَ سُکُوْنِ الْأَوْسَطِ فِیْمَا سَبَقَ باوجود درمیان والے حرف کے ساکن ہونے کے فِیْمَا سَبَقَ وہ جو ماقبل میں بات گزر گئی بھئی تانیثِ معنوی کے اندر، فَلِمَ لَمْ تُعْتَبَرْ ہٰہُنَا تو پھر یہاں پر اس کا اعتبار کیوں نہیں کیا گیا؟ قُلْنَا ہم کہتے ہیں (جواب دینے لگے ہیں)۔ کہتے ہیں قُلْنَا ہم کہتے ہیں: اِعْتِبَارُہَا فِیْمَا سَبَقَ کہ عجمہ کا جو اعتبار تھا فِیْمَا سَبَقَ ماقبل کے اندر جو گزر گیا اس کے اندر، إِنَّمَا ہُوَ لِتَقْوِیَۃِ سَبَبَیْنِ آخَرَیْنِ وہ قوت دینے کے لیے تھا دو دوسرے سببوں کو، لِئَلَّا یُقَاوِمَ سُکُوْنُ الْأَوْسَطِ أَحَدَہُمَا تاکہ کہیں مقابل نہ ہو جائے سُکُوْنُ الْأَوْسَطِ درمیان کے، درمیان والے حرف کا ساکن ہونا، تاکہ درمیان والے حرف کا ساکن ہونا یہ مقابل نہ ہو جائے أَحَدَہُمَا ان دونوں میں سے ایک کے۔ بھئی دیکھیے مَاہ اور جُوْر، مَاہ اور جُوْر میں ایک تو علمیت والا ثقل آ گیا، توجہ ہے؟ دوسرا ثقل تانیثِ معنوی کی وجہ سے آنا تھا، لیکن تانیثِ معنوی وہ بھی ایک معنوی چیز ہے، تو اس کی وجہ سے ثقل نہیں تھا، تو اس کے ساتھ کس کا اعتبار کر لیا؟ عجمہ کا، تو اب عجمہ کی وجہ سے اس تانیثِ معنوی میں قوت آ گئی، اب جو خفت تھی اب وہ دوسرے سبب کا جو ثقل آ رہا تھا یعنی علمیت کا اس کے مقابل نہہو سکی تو دو سبب بن گئے۔ پھر دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: قُلْنَا اعْتِبَارُہَا فِیْمَا سَبَقَ إِنَّمَا ہُوَ لِتَقْوِیَۃِ سَبَبَیْنِ آخَرَیْنِ، کہ عجمہ کا جو اعتبار کیا گیا ماقبل کے اندر وہ دو دوسرے سببوں کو قوت دینے کے لیے ہے، لِئَلَّا یُقَاوِمَ — قَاوَمَ یُقَاوِمُ کے معنی مقابل ہونا معارض ہونا — لِئَلَّا یُقَاوِمَ سُکُوْنُ الْأَوْسَطِ أَحَدَہُمَا تاکہ درمیان والے حرف کا ساکن ہونا یہ معارض نہ ہو جائے أَحَدَہُمَا ان دو سببوں میں سے ایک کے یعنی اس کے ثقل کے یہ معارض نہ ہو جائے۔ فَلَا یَلْزَمُ مِنِ اعْتِبَارِہَا لِتَقْوِیَۃِ سَبَبٍ آخَرَ، لہٰذا کسی دوسرے سبب کو قوت دینے کے لیے اس کا اعتبار کرنے سے یہ لازم نہیں آتا — ترجمے پہ نظر ہے — فَلَا یَلْزَمُ مِنِ اعْتِبَارِہَا لِتَقْوِیَۃِ سَبَبٍ آخَرَ لہٰذا کسی دوسرے سبب کو قوت دینے کے لیے عجمہ کا اعتبار کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ اِعْتِبَارُ سَبَبِیَّتِہَا بِالِاسْتِقْلَالِ کہ اس کے سبب ہونے کا اعتبار کیا جائے بِالِاسْتِقْلَالِ۔ کسی دوسرے سبب کو تقویت دینے کے لیے عجمہ کا اعتبار کرنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ مستقلاً اس کو بھی اس کے بھی سبب ہونے کا اعتبار کیا جائے بھئی، جب درمیان والا حرف ساکن ہے تو پھر یہ اس کو مستقلاً سبب شمار نہیں کیا جائے گا اس میں اتنی قوت نہیں ہے بھئی۔ کہتے ہیں: وَشَتَرُ اور شَتَر جو ہے وَہُوَ اسْمُ حِصْنٍ بِدِیَارِ بَکْرٍ، حِصْنٌ حا، صاد اور نون یہ قلعے کو کہتے ہیں بھئی وہ جو فوجی عمارت بنائی جاتی تھی مضبوط جس کے اندر پھر فوج رہتی تھی تاکہ کوئی اور حملہ آور آئے تو فوج اندر رہ کر اس کا مقابلہ کر سکے، تو کہتے ہیں: وَشَتَرُ وَہُوَ اسْمُ حِصْنٍ بِدِیَارِ بَکْرٍ، شَتَر یہ ایک قلعے کا نام ہے دیارِ بکر میں بھئی، دیارِ بکر کوئی علاقہ ہو گا تو اس میں ایک قلعے کا نام ہے۔ تو شَتَر اس میں ایک سبب کیا؟ علمیت، اور دوسرا سبب کیا؟ عجمہ ہے عجمہ، اور عجمہ کی شرط بھی پوری ہے، درمیان والا حرف متحرک ہے۔ وَإِبْرَاہِیْمُ اور اسی طرح ابراہیم کا لفظ جو ہے مُمْتَنِعٌ صَرْفُہُمَا ان دونوں کی صرف ممتنع ہے، لِوُجُوْدِ الشَّرْطِ الثَّانِیْ فِیْہِمَا ان میں دوسری شرط پائے جانے کی وجہ سے، فَإِنَّ فِیْ شَتَرَ تَحَرُّکَ الْأَوْسَطِ وَفِیْ إِبْرَاہِیْمَ الزِّیَادَۃَ عَلَی الثَّلَاثَۃِ اس لیے کیونکہ شَتَر کے اندر درمیان والا حرف متحرک ہے اور ابراہیم میں جو ہے وہ تین حروف سے زیادہ ہے۔ وَإِنَّمَا خَصَّ التَّفْرِیْعَ بِالشَّرْطِ الثَّانِیْ۔ سوال: فَنُوْحٌ مُنْصَرِفٌ وَشَتَرُ وَإِبْرَاہِیْمُ مُمْتَنِعٌ، صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ یہ صاحبِ کافیہ تفریع کر رہے ہیں شرطِ ثانی پر، کس پر؟ شرطِ ثانی کیا تھی؟ درمیان والا حرف متحرک ہو یا تین حرف سے زیادہ ہو۔ نُوْحٌ اس میں یہ دونوں نہیں لہٰذا یہ منصرف ہے، اور شَتَر اور ابراہیم میں ان دونوں میں سے ایک ہے تو یہ کیا ہیں؟ غیر منصرف۔ سوال یہ کہ شرطِ ثانی پر تو تفریع کی اس کے لیے تو آگے مثالیں ذکر کیں اور شرطِ اول علمیت کی جو شرط لگائی تھی اس پر تفریع نہیں کی، اس کے لیے بھی تو مثالیں ذکر کرنی چاہیے تھیں۔ تو اس کا جواب دے رہے ہیں صاحبِ جامی اور آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی یہاں صاحبِ کافیہ کوئی ان کا مقصد مثالیں دینا نہیں ہے، مثالیں دینا ان کا مقصد... وہ صرف بتلانا چاہتے ہیں کہ لفظِ نوح جو ہے اس میں حق یہ ہے کہ اس کو منصرف ہی پڑھیں گے۔ علامہ زمخشری تو فرماتے ہیں کہ نوح کو منصرف بھی پڑھ سکتے ہیں اور غیر منصرف بھی لیکن حق یہ ہے کہ نوح کو منصرف ہی پڑھیں گے بھئی۔ تو لہٰذا نوح کے اندر جو حق تھا ان کے نزدیک اس پر متنبہ کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے نوح کی مثال ذکر کی کہ دیکھو نوح کے اندر دوسری شرط میں سے کوئی چیز نہیں تو لہٰذا نوح کو منصرف پڑھیں گے۔ تو نوح کے اندر دوسری شرط ہے یا نہیں ہے؟ نہیں ہے۔ تو جب نہ ہونے پر نوح کی مثال پیش کر دی تو پھر ہونے پر کہ دوسری شرط جس میں پائی جائے اس لیے پھر آگے شَتَر اور ابراہیم کو بھی ذکر کر دیا کہ اس کے اندر دوسری شرط پائی جا رہی ہے، ورنہ اصل مقصد یہاں پر مثالیں ذکر کرنا ان کا مقصد نہیں تھا بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَإِنَّمَا خَصَّ التَّفْرِیْعَ بِالشَّرْطِ الثَّانِیْ اور صاحبِ کافیہ نے خاص کیا تفریع کو دوسری شرط کے ساتھ، لِأَنَّ غَرَضَہُ التَّنْبِیْہُ عَلٰی مَا ہُوَ الْحَقُّ عِنْدَہُ اس لیے کیونکہ ان کا مقصد جو ہے وہ متنبہ کرنا ہے اس بات پر جو حق ہے ان کے نزدیک، بھئی کیا وہ حق کیا ہے؟ مِنْ کے ذریعے بیان کر رہے ہیں پیچھے جو مَا ہُوَ الْحَقُّ آیا وہ حق کیا ہے؟ کہتے ہیں: مِنِ انْصِرَافِ نَحْوِ نُوْحٍ یعنی کہ نوح جیسے لفظ کا منصرف ہونا۔ وَلِہٰذَا قَدَّمَ انْصِرَافَہُ۔ ادھر دیکھیے: نوح اس میں دوسری شرط نہیں ہے، اور شَتَر اور ابراہیم میں دوسری شرط ہے، تو کہتے ہیں بھئی اگر تفریع کرنا ہی مقصد ہوتا تو پھر پہلے جس میں شرط پوری ہے تو شَتَر اور ابراہیم کو پہلے ذکر کرنا چاہیے تھا اور جس کے اندر شرط پوری نہیں ہے یعنی نوح اس کو بعد میں ذکر کرنا چاہیے تھا۔ لیکن کہتے ہیں ہم نے آپ کو بتا دیا کہ یہاں وہ مثالیں ذکر کرنا ان کا مقصد ہی نہیں ہے، وہ صرف نوح کے اندر جو حق مذہب تھا اس کو بیان کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے نوح کے لفظ کو مقدم کر دیا اگرچہ نوح کے اندر تو شرط عدمی ہے تو اس کو تو آخر میں ذکر کرنا چاہیے تھا۔ کہتے ہیں: وَلِہٰذَا قَدَّمَ انْصِرَافَہُ اور اسی لیے مصنف نے نوح کے منصرف ہونے کو مقدم کر دیا مَعَ أَنَّہُ مُتَفَرِّعٌ عَلَی انْتِفَاءِ الشَّرْطِ الثَّانِیْ باوجود اس کے کہ نوح جو ہے وہ متفرع ہو رہا ہے شرطِ ثانی کے منتفی ہونے پر یعنی اس کے نہ ہونے پر، وَالْأَوْلٰی اور اولیٰ تو یہ ہے زیادہ لائق تو یہ ہے تَقْدِیْمُ مَا ہُوَ مُتَفَرِّعٌ عَلٰی وُجُوْدِہٖ اور اولیٰ تو یہ ہے کہ مقدم کیا جائے اس کو جو متفرع ہو رہا ہے دوسری شرط کے وجود پر، کَمَا لَا یَخْفٰی جیسے کہ یہ بات مخفی نہیں ہے، یہ بات ظاہر ہے بھئی، پہلے وجودی مثال ذکر کرتے پھر عدمی ذکر کرنی چاہیے تھی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ وَاعْلَمْ أَنَّ أَسْمَاءَ... جی یہاں سے ایک مزید فائدہ ذکر کر رہے ہیں کہ چونکہ نوح اور ابراہیم دو انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے نام آ گئے تو اب صاحبِ جامی آپ کو بتلا رہے ہیں کہ کون کون سے انبیاء کے نام منصرف ہیں اور کون سے غیر منصرف ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَاعْلَمْ تو جان لے أَنَّ أَسْمَاءَ الْأَنْبِیَاءِ عَلَیْہِمُ السَّلَامُ مُمْتَنِعٌ عَنِ الصَّرْفِ إِلَّا سِتَّۃً کہ انبیاء کے جو نام ہیں وہ صرف سے ممتنع ہیں یعنی غیر منصرف ہیں إِلَّا سِتَّۃً مگر چھ، چھ نام ہیں وہ منصرف ہیں باقی سارے غیر منصرف۔ وہ چھ کون سے؟ کہتے ہیں: مُحَمَّدٌ وَصَالِحٌ وَشُعَیْبٌ وَہُوْدٌ عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ، محمد، صالح، شعیب اور ہود بھئی لِکَوْنِہَا عَرَبِیَّۃً یہ منصرف ہیں بھئی، بھئی کل چھ منصرف ہیں ان میں سے چار یہ ہو گئے، بھئی یہ کیوں منصرف؟ کہتے ہیں لِکَوْنِہَا عَرَبِیَّۃً بوجہ ان کے عربی ہونے کے، یہ سارے نام کیا ہیں؟ عربی ہیں۔ وَنُوْحٌ وَلُوْطٌ لِخِفَّتِہِمَا اور نوح اور لوط بھئی علیہم الصلوٰۃ والسلام یہ دونوں یہ عجمی نام ہیں لیکن یہ منصرف ہیں لِخِفَّتِہِمَا خفیف ہونے کی وجہ سے، کیونکہ نوح میں بھی درمیان والا حرف ساکن ہے اور لوط کے اندر بھی درمیان والا حرف ساکن ہے۔ وَقِیْلَ اور کہا گیا ہے کہ إِنَّ ہُوْداً کَنُوْحٍ کہ ہود بھی نوح کی طرح ہے، توجہ ہے؟ انہوں نے تو ذکر کیا کہ ہود جو ہے عربی نام ہے، نوح اور لوط صرف یہ غیر عربی ہیں، لیکن بعض علماء فرماتے ہیں کہ إِنَّ ہُوْداً کَنُوْحٍ کہ ہود جو ہے یہ بھی نوح کی طرح ہے یعنی یہ بھی عجمی نام ہے، اور پھر یہ منصرف کیوں ہے؟ اس میں بھی وہی وجہ کہ درمیان ساکن ہے تو یہ خفت کی وجہ سے منصرف ہے۔ تو کہتے ہیں: وَقِیْلَ إِنَّ ہُوْداً کَنُوْحٍ اور کہا گیا ہے کہ ہود جو ہے وہ نوح کی طرح ہے لِأَنَّ سِیْبَوَیْہِ قَرَنَہُ مَعَہُ اس لیے کیونکہ امام سیبویہ جو ہیں انہوں نے قَرَنَہُ انہوں نے ہود کو ملایا ہے مَعَہُ أَیْ مَعَ نُوْحٍ بھئی۔ قَرَنَہُ کی ہا ضمیر راجع ہے ہود کو اور مَعَہُ کی ہا ضمیر راجع ہے نوح کو۔ لِأَنَّ سِیْبَوَیْہِ قَرَنَہُ مَعَہُ اس لیے کیونکہ امام سیبویہ نے قَرَنَہُ ہود کو ملایا ہے مَعَہُ أَیْ مَعَ نُوْحٍ کس کے ساتھ؟ نوح کے ساتھ۔ امام سیبویہ نے اپنی کتاب کے اندر ہود کو نوح کے بعد ذکر کیا ہے، کس کے بعد؟ ہود کو نوح کے بعد ذکر کیا ہے، معلوم ہوا ہود کس کی طرح ہے؟ نوح کی طرح یعنی عجمی ہے بھئی۔ امام سیبویہ بھئی انسان حیران ہوتا ہے، کہتے ہیں ان کا انتقال بتیس سال کی عمر میں ہوا بھئی اور بعض کہتے ہیں کہ چالیس سال کی عمر میں، سمجھ میں آیا؟ تقریباً یوں سمجھو جوانی ہی کے ایام تھے بھئی، تو بتیس سے چالیس اسی کے اندر ان کا انتقال ہوا اور ان کی بات علمِ نحو میں پہاڑ کی طرح سمجھی جاتی ہے بھئی۔ آگے دیکھیے: وَیُؤَیِّدُہُ مَا یُقَالُ مِنْ أَنَّ الْعَرَبَ... وَیُؤَیِّدُہُ مَا یُقَالُ، یہ مَا فاعل ہے یُؤَیِّدُ کا بھئی، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ وَیُؤَیِّدُہُ مَا یُقَالُ مِنْ أَنَّ الْعَرَبَ مِنْ وُلْدِ إِسْمَاعِیْلَ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ، اور کہتے ہیں اس کی تائید ہوتی ہے وہ جو کہا جاتا ہے یعنی یہ کہ جو عرب ہیں مِنْ وُلْدِ إِسْمَاعِیْلَ، یہ وُلْد پڑھنا بھئی وَلَد نہیں، وَلَد کی جمع وُلْد ہے بھئی کہ أَنَّ الْعَرَبَ مِنْ وُلْدِ إِسْمَاعِیْلَ کہ عرب جو ہیں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ عرب، کہتے ہیں جو امام سیبویہ نے ذکر کیا ہے اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے جو کہا جاتا ہے کہ عرب جو ہیں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ معلوم ہوا عرب حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بعد ہیں پہلے نہیں، اور حضرت ہود علیہ السلام وہ تو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے پہلے گزرے ہیں بھئی، معلوم ہوا ہود بھی کس کی طرح ہے؟ نوح کی طرح ہے عربی لفظ نہیں ہے بلکہ عجمی ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَیُؤَیِّدُہُ مَا یُقَالُ مِنْ أَنَّ الْعَرَبَ مِنْ وُلْدِ إِسْمَاعِیْلَ اور اس کی تائید ہوتی ہے وہ جو کہا جاتا ہے کہ عرب جو ہیں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں، وَمَنْ کَانَ قَبْلَ ذٰلِکَ فَلَیْسَ بِعَرَبِیٍّ اور وہ جو حضرت اسماعیل علیہ السلام سے پہلے تھے وہ عربی نہیں ہیں، وَہُوْدٌ قَبْلَ إِسْمَاعِیْلَ عَلَیْہِمَا الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ اور حضرت ہود جو ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پہلے تھے فِیْمَا یُذْکَرُ ان تواریخ میں جن کو ذکر کیا جاتا ہے یعنی تاریخ کی کتابوں میں جو ذکر کیا جاتا ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ فِیْمَا یُذْکَرُ اس کے اندر جو ذکر کیا جاتا ہے یعنی وہ تاریخیں جو ذکر کی جاتی ہیں انبیاء وغیرہ اور ان کے احوال کی اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت ہود علیہ السلام حضرت اسماعیل علیہ السلام سے پہلے گزرے ہیں تو ہود کو کس کے ساتھ ہونا چاہیے؟ نوح کے ساتھ ہونا چاہیے یعنی عجمی نام ہے۔ تو کہتے ہیں: فَکَانَ کَنُوْحٍ تو پھر یہ کس کی طرح ہوا؟ نوح کی طرح ہوا بھئی۔ اچھا بھئی انہوں نے یہاں ذکر کیا بھئی کہ انبیاء کے نام جو ہیں وہ غیر منصرف ہیں سوائے چھ ناموں کے، چھ نام ذکر کیے، جبکہ محشی یہاں فرماتے ہیں کہ چھ نام نہیں بلکہ آٹھ نام ہیں بھئی، آٹھ نام۔ اور وہ اس میں شامل فرماتے ہیں حضرت شیث علیہ السلام، شین، یا اور ثا بھئی شیث علیہ السلام، اور اسی طرح حضرت عزیر علیہ الصلوٰۃ والسلام۔ تو محشی فرماتے ہیں کہ حضرت شیث علیہ السلام اور حضرت عزیر علیہ السلام ان کو بھی شامل کرنا چاہیے تھا یہ بھی منصرف ہیں، تو منصرف اسماء جو ہیں انبیاء کے ان کی تعداد چھ نہیں ہے بلکہ آٹھ ہے بھئی آٹھ ہے۔ تو والد صاحب رحمہ اللہ سے کوئی بات غالباً میں نے کوئی بات پوچھی اور کتاب کا یہی مقام تھا، اور تو مجھے یاد نہیں کہ کیا بات پوچھی اور کیا انہوں نے ذکر فرمایا، ہاں ان کی ایک چھوٹی سی بات مجھے یاد ہے کہ یہ انبیاء کے نام کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے حاشیے کو انہوں نے دیکھا تو مسکرانے لگ پڑے اور فرمایا کہ حاشیے والے بھی مذاق کر رہے ہیں، حاشیے والے دراصل حاشیے میں فرماتے ہیں کہ دو اور انبیاء کے نام بھی یہاں ذکر ہونے چاہیے تھے، اور نحو کی تمام بڑی کتابوں میں یہی چھ نام ذکر ہیں، نحو کی تمام بڑی کتابوں میں یہی چھ نام ذکر ہیں حالانکہ دو نام اور بھی تھے، اور آگے وہ فرماتے ہیں کہ اگر میں یہ ذکر نہ کرتا کہ یہ دو نام اور بھی ہیں، وہ حاشیے والے فرما رہے ہیں: اگر میں یہ ذکر نہ کرتا کہ یہ دو نام اور بھی ہیں تو قریب تھا نحوی حضرات کا، نحوی علماء کا شاید اس پر اجماع ہی ہو جاتا کہ یہی چھ نام ہیں حالانکہ چھ تو نہیں ہیں بلکہ آٹھ ہیں۔ تو والد صاحب رحمہ اللہنے جب حاشیہ یہ بتلاتے ہوئے حاشیے پر ان کی نظر پڑی تو مسکرانے لگ پڑے اور فرمانے لگے کہ حاشیے والے بھی مذاق کر رہے ہیں کہ قریب تھا اجماع ہو جاتا اگر میں نہ بتلاتا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ جی چلیے بس کریں، بس بھئی، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
216 approved lectures · 65 of 216