دیکھیے بھئی آگے سبق۔
وَمِنْهَا الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ هُوَ بِالرَّفْعِ عَطْفٌ عَلَى الدُّخُوْلِ لَا عَلَى مَدْخُوْلِهِ لِأَنَّ الْمُتَبَادَرَ مِنَ الدُّخُوْلِ الذِّكْرُ فِي الْأَوَّلِ أَوِ اللُّحُوْقُ بِالْآخِرِ وَكِلَاهُمَا مُنْتَفِيَانِ فِي الْإِسْنَادِ وَكَذَا فِي الْإِضَافَةِ وَالْمُرَادُ بِهِ كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ۔
گزشتہ سبق میں ہم اسم کے خاصے پڑھ رہے تھے بھئی۔ سب سے پہلا خاصہ آپ نے پڑھا وہ اس پر لام کا داخل ہونا ہے یعنی لامِ تعریف کا داخل ہونا۔ دوسرا خاصہ ہے جر کا داخل ہونا، جر کا داخل ہونا۔ اور پھر یہ جر اسم کے ساتھ خاص کیوں ہے اس کی وجہ صاحبِ جامی نے آپ کو بتلائی تھی کہ یہ جو جر ہوتا ہے یہ اثر ہے حرفِ جر کا۔ اور حرفِ جر صرف اسم پر داخل ہوتا ہے تو اس کا اثر بھی صرف کس پر ظاہر ہوگا؟ اسم پر ہی ظاہر ہوگا بھئی، اسم پر ہی۔ اور پھر یہ جو حرفِ جر ہے کبھی لفظوں میں ہوتا ہے اور کبھی تقدیراً ہوتا ہے۔ لفظوں کے اندر حرفِ جر ہو تو اس کو علمِ نحو کی اصطلاح میں جار مجرور کہتے ہیں، اور تقدیراً جر ہو تو اس کو اضافت کہتے ہیں یعنی مضاف اور مضاف الیہ بھئی، اور یہ اضافتِ معنویہ میں ہوتا ہے۔ معلوم ہوا حرفِ جر کبھی لفظاً ہوگا جیسے بِزَيْدٍ، اور کبھی حرفِ جر تقدیراً ہوگا جیسے غُلَامُ زَيْدٍ یہ اصل میں کیا ہے غُلَامٌ لِزَيْدٍ۔
میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ اضافت دو قسم پر ہے: ایک اضافتِ لفظیہ ہے اور ایک اضافتِ معنویہ ہے۔ اضافتِ لفظیہ یہ ہے کہ صیغہ صفت کا ہو اور مضاف ہو اپنے معمول کی طرف یعنی اپنے فاعل یا اپنے مفعول کی طرف۔ آپ جانتے ہیں کہ فعل اپنے فاعل کو رفع دیتا ہے اور مفعول کو نصب۔ اسی طرح صفت کے صیغے جو ہیں وہ بھی اپنے فاعل کو رفع دیتے ہیں اور اگر مفعول ہو تو اس کو نصب دیتے ہیں۔ تو صیغہ صفت کا ہو اور مضاف ہو اپنے معمول کی طرف یعنی اپنے فاعل یا اپنے مفعول کی طرف، اور صیغہ صفت کا ہو۔ اور صفت کے صیغوں میں میں نے بتلایا تمام صفت کے صیغے نہیں مراد بلکہ اسمِ فاعل، اسمِ مفعول اور صفتِ مشبہ، یعنی اسمِ تفضیل اس کے اندر داخل نہیں ہے بھئی۔ تو اسمِ فاعل یا اسمِ مفعول یا صفتِ مشبہ ہو اور یہ اپنے معمول کی طرف یعنی جس میں یہ عمل کر رہے تھے، جس کو یہ رفع یا نصب دے رہے تھے اس کی طرف ان کی اضافت کر دیں، تو صیغہ صفت کا ہے اور مضاف ہے اپنے معمول کی طرف، اس کو کہتے ہیں اضافتِ لفظی بھئی۔ اور اضافتِ لفظی کے اندر کوئی حرفِ جر مقدر نہیں ہوتا، یعنی یہاں تقدیراً حرفِ جر کی وجہ سے جر نہیں ہے بلکہ یہی جو صفت کا صیغہ ہے یہی جر دے رہا ہے مضاف الیہ کو۔ جیسے اس کی مثال ہم نے کی تھی زَيْدٌ ضَارِبٌ أَبُوْهُ عَمْرًا، تو زَيْدٌ ضَارِبٌ یہ ضَارِبٌ صیغہ ہے صفت کا، أَبُوْهُ ہے اس کا اس کے لیے فاعل ہے، اس کا معمول ہے، اس میں یہ عمل کر رہا ہے، اور عَمْرًا اس کے لیے مفعول ہے، یہ بھی اس کا معمول ہے۔ تو اس صفت کے صیغے کی اضافت کر دو اپنے فاعل یا مفعول کی طرف، اس کو کیا کہیں گے؟ اضافتِ لفظی کہیں گے۔
اور میں نے یہ بھی بتلایا تھا کہ اضافتِ لفظی صرف تخفیف کا فائدہ دیتی ہے، یعنی مضاف سے تنوین یا قائم مقامِ تنوین گر جائے گا۔ تنوین وہ تو آپ جانتے ہیں بھئی نونِ ساکن کا نام ہے، اور قائم مقامِ تنوین جو ہے وہ نونِ تثنیہ اور نونِ جمع ہے۔ اضافت سے تنوین بھی گرتی ہے، نونِ تثنیہ اگر ہو وہ بھی گر جاتا ہے اور اگر نونِ جمع ہو وہ بھی گر جاتا ہے۔ تو نونِ تثنیہ اور نونِ جمع اس کو کیا کہتے ہیں؟ قائم مقامِ تنوین، یہ تنوین کے قائم مقام ہیں بھئی۔ تو اضافتِ لفظیہ صرف تخفیف کا فائدہ دیتی ہے یعنی تنوین گر جائے گی مضاف سے یا قائم مقامِ تنوین گر جائے گا اور لفظ میں تخفیف آ گئی، اس کی ادائیگی آسان ہو گئی کیونکہ ایک حرف کم ہو گیا۔
تو اضافتِ لفظیہ کے علاوہ باقی تمام جو اضافتیں ہیں وہ اضافتِ معنویہ کہلاتی ہیں۔ اضافتِ لفظیہ کیا تھی؟ صیغہ صفت کا ہو اور مضاف ہو اپنے معمول کی طرف۔ اس کے علاوہ جتنی قسمیں ہیں اضافت کی وہ اضافتِ معنویہ ہیں۔ اس میں وہ صورت بھی آ گئی کہ سرے سے صفت کا صیغہ ہی نہ ہو وہ مضاف ہو رہا ہے جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، غُلَامُ صفت کا صیغہ نہیں ہے، تو یہ اضافتِ معنویہ ہے۔ یا صیغہ تو صفت کا ہو لیکن اپنے معمول کی طرف مضاف نہ ہو یعنی اپنے فاعل یا مفعول کی طرف مضاف نہ ہو، جیسے كَرِيْمُ الْبَلَدِ، كَرِيْمُ الْبَلَدِ۔ اب كَرِيْمٌ شَرِيْفٌ وزن پر ہے صفتِ مشبہ ہے اور اس کی اضافت الْبَلَدِ کی طرف ہو رہی ہے جو اس کا معمول نہیں ہے یعنی نہ اس کے لیے فاعل ہے اور نہ مفعول ہے، تو یہ صیغہ تو صفت کا ہے لیکن اپنے معمول کی طرف مضاف نہیں، تو یہ بھی کون سی اضافت ہوئی؟ اضافتِ معنویہ۔ اور اضافتِ معنویہ وہ تعریف یا تخصیص کا فائدہ دیتی ہے۔ یعنی اگر نکرہ کی اضافت معرفہ کی طرف کریں گے تو وہ نکرہ بھی معرفہ بن جائے گا۔ غُلَامٌ نکرہ تھا لیکن زَيْدٌ معرفہ کی طرف اضافت کی تو اب غُلَامُ زَيْدٍ میں غُلَامٌ کیا بن گیا؟ معرفہ بن گیا۔ اور یا یہ تخصیص کا فائدہ دے گی اگر نکرہ کی اضافت نکرہ کی طرف کر دیں، غُلَامُ رَجُلٍ، دیکھو غُلَامٌ کی اضافت رَجُلٍ نکرہ کی طرف کی تو یہ ابھی بھی نکرہ ہے، پہلے بھی نکرہ تھا اب بھی نکرہ، البتہ اس میں تخصیص آ گئی۔ تخصیص کہتے ہیں تَقْلِيْلُ الْاِشْتِرَاكِ، اشتراک کم ہو گیا، پہلے یہ زیادہ افراد پر صادق آ رہا تھا اب کم افراد پر صادق آئے گا۔ غُلَامُ رَجُلٍ جب کہہ دیا تو غُلَامُ امْرَأَةٍ سارے اس سے خارج ہو گئے، اب ان پر یہ لفظ نہیں بولا جا سکتا۔ تو یہ اس میں تخصیص آ گئی۔ تو اضافتِ لفظیہ صرف لفظوں میں تخفیف کا فائدہ دیتی ہے جبکہ اضافتِ معنویہ اس میں لفظوں میں بھی تخفیف آئے گی، تنوین اور قائم مقامِ تنوین وہ اضافتِ معنویہ میں بھی گر جاتے ہیں، دیکھو غُلَامُ زَيْدٍ، غُلَامٌ سے تنوین گر گئی۔ لیکن لفظوں میں تخفیف کے ساتھ ساتھ بڑا فائدہ اس میں کیا ہے؟ تعریف کا یا تخصیص کا فائدہ ہوتا ہے۔
اور پھر میں نے یہ بتایا تھا کہ اضافتِ معنویہ کے اندر یا لَامْ مقدر ہوتا ہے یا مِنْ یا فِيْ۔ اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے جگہ یا زمانہ ہو تو وہاں پھر فِيْ مقدر ہوگا کیونکہ فِيْ ظرفیت کے لیے آتا ہے، جیسے صَلَاةُ اللَّيْلِ۔ اب دیکھو یہ لَيْلٌ زمانہ ہے صَلَاةٌ کے لیے، رات کی نماز، تو یہاں فِيْ مقدر ہوگا یعنی صَلَاةٌ فِي اللَّيْلِ۔ اور اگر مضاف الیہ مضاف کے لیے جنس ہو تو وہاں مِنْ مقدر ہوگا جیسے خَاتَمُ فِضَّةٍ، چاندی کی انگوٹھی، معلوم ہوا یہ چاندی انگوٹھی کے لیے جنس ہے تو یہ یہاں مِنْ مقدر ہے یعنی خَاتَمٌ مِنْ فِضَّةٍ۔ اور اگر اس کے علاوہ ہو یعنی مضاف الیہ نہ مضاف کے لیے ظرف ہو اور نہ ہی جنس ہو پھر وہاں لَامْ مقدر ہوگا جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، یہ زَيْدٌ نہ غُلَامٌ کے لیے جنس ہے اور نہ ہی ظرف ہے، تو یہاں لَامْ مقدر ہوگا یعنی غُلَامٌ لِزَيْدٍ۔
تو معلوم ہوا یہ جو اضافتِ معنویہ ہے اس کے اندر حرفِ جر مقدر ہوتا ہے جبکہ اضافتِ لفظیہ کے اندر حرفِ جر مقدر نہیں ہوتا۔ تو اشکال ہوا۔ اشکال یہ ہوا کہ اے صاحبِ جامی! آپ کی دلیل دعوے کے مطابق نہیں۔ دعویٰ تو کیا تھا کہ ہر جر وہ خاصہ ہے کس کا؟ اسم کا، جر اسم کا خاصہ ہے، معلوم ہوا ہر جر اسم پر آئے گا۔ لیکن آپ نے جو دلیل ذکر کی وہ تو صرف اس جر کی بات کی جو حرفِ جر کا اثر ہو۔ آپ نے کہا کہ جر اسم کا خاصہ ہے کیوں؟ کیونکہ یہ حرفِ جر کی وجہ سے آتا ہے اور حرفِ جر چاہے لفظاً ہو یا تقدیراً صرف کس پر آتا ہے؟ اسم پر۔ تو یہ والا جر جو حرفِ جر کی وجہ سے آیا یہ بھی اسم کے ساتھ خاص ہے۔ تو جر تو ایک اور قسم کا بھی ہے جو حرفِ جر کے بغیر آتا ہے، جو اضافتِ لفظیہ میں ہوتا ہے، اس کی تو دلیل آپ نے نہیں دی بھئی۔ تو اس کا بھی پھر انہوں نے جواب دیا تھا کہ بھئی اضافتِ لفظیہ اور معنویہ میں سے اضافتِ معنویہ وہ اصل ہے اور لفظیہ اس کی فرع ہے۔ جب اضافتِ معنویہ والا جر اسم کے ساتھ خاص ہے تو فرع بھی اصل کے موافق ہوتی ہے، تو اس کا اضافتِ لفظیہ کا جر بھی اسم ہی کے ساتھ خاص ہونا چاہیے۔ ورنہ تو لازم آئے گا کہ فرع اصل کے مخالف ہو گئی، تو لازم آئے گا فرع اصل کے مخالف ہو گئی حالانکہ فرع اصل کے مخالف نہیں ہو سکتی۔ اور پھر مخالفت کی صورتیں بھی ذکر کر دی تھیں کہ دو صورتیں ہو سکتی ہیں مخالفت کی۔ اگر وہ جر، وہ جو فرع والا جر ہے یعنی اضافتِ لفظیہ والا جر، اگر وہ اسم کے ساتھ خاص نہیں تو پھر کس کے ساتھ خاص ہوگا؟ یا تو فعل کے ساتھ خاص ہوگا، یہ بھی مخالفت ہے۔ اور یا دونوں میں، اسم اور فعل دونوں میں پایا جائے گا، یہ بھی کیا ہے؟ فرع اصل کی مخالفت کر رہی ہے اور اس صورت میں تو فرع اصل سے بھی بڑھ جائے گی حالانکہ فرع اصل سے بڑھ نہیں سکتی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو ثابت ہوا کہ جب اصل اضافتِ معنویہ جو ہے اس کا جر اسم کے ساتھ خاص ہے تو فرع جو ہے یعنی اضافتِ لفظیہ، اس کا جر بھی اسم ہی کے ساتھ خاص ہوگا۔
اور اس کے بعد پھر ہم نے تنوین کے بارے میں پڑھا تھا کہ یہ تنوین جو ہے یہ بھی اسم کا خاصہ ہے۔ اور یہ تنوین جو ہے پانچ قسم پر ہے، ان میں سے تنوینِ ترنم کے علاوہ باقی چاروں قسمیں جو تنوین کی ہیں وہ اسم ہی میں آتی ہیں اور کسی میں نہیں۔ جبکہ تنوینِ ترنم یہ صرف اشعار میں آتی ہے اس کا وزن برقرار رکھنے کے لیے، اس میں ترنم پیدا کرنے کے لیے تاکہ آواز لمبی ہو جائے اور پھر نون ہے غنہ کیا جائے گا ناک میں آواز لے جاتے ہیں، تو یہ اسم میں بھی آ سکتی ہے، فعل میں بھی اور حرف میں بھی۔ جبکہ باقی قسمیں جو ہیں تنوین کی یعنی تنوینِ تمکن، تنوینِ تنکیر، تنوینِ عوض اور تنوینِ مقابلہ، یہ چاروں جو ہیں اسم کے ساتھ خاص ہیں۔ تنوینِ تمکن جو ہے وہ یہ بتلاتی ہے کہ اسم متمکن ہے۔ اسم میں اصل بھی کیا ہے؟ متمکن ہونا۔ ایک متمکن ہوتا ہے وہ اسم جو اعراب کو جگہ دے، اور ایک اسم غیرِ متمکن ہوتا ہے جس کو اسمِ مبنی کہتے ہیں بھئی اور وہ اعراب کو جگہ نہیں دیتا۔ تو یہ تنوینِ تمکن بتلاتی ہے کہ یہ اسم اپنی اصل پر باقی ہے، کس پر؟ اپنی اصل پر باقی ہے۔ تو یہ جو عام اسماء کے اندر تنوین آتی ہے یہ سب تنوینِ تمکن ہے۔ اور دوسری تنوینِ تنکیر ہے بھئی، اور تنوینِ تنکیر صرف اسمِ فعل کے اندر آتی ہے، صَهْ اور صَهٍ۔ صَهْ کا معنی ابھی خاموش ہو جاؤ اور صَهٍ کا معنی کسی وقت تو خاموش ہو جاؤ، تو یہ تنکیر کے لیے ہے تنوین۔ صَهْ ہو تو یہ معرفہ ہے، صَهٍ ہو تو یہ نکرہ ہے۔ تو لہٰذا عام اسماء کے اندر جو تنوین آتی ہے اسم میں، وہ تنوینِ تمکن ہوتی ہے۔ لہٰذا آپ غُلَامٌ پر جو تنوین آ رہی ہے یہ نہ سمجھیں کہ یہ تنوین تنکیر والی ہے، یہ تنوین تنکیر والی ہے۔ اگر یہ تنوین تنکیر والی ہوتی، یہ بتلاتی کہ غُلَامٌ نکرہ ہے، تو پھر تو زَيْدٌ پر یہ تنوین نہیں آنی چاہیے تھی، زَيْدٌ تو علم ہے وہ تو معرفہ ہے۔ تو یہ عام اسم میں جو تنوین آتی ہے وہ تنوینِ تمکن ہے، وہ صرف اتنا بتاتی ہے کہ یہ اسم اپنی اصل پر ہے یعنی اسمِ متمکن ہے بھئی۔
اور تیسری قسم تھی تنوینِ عوض اور جو مضاف الیہ کے عوض میں آتی ہے، جیسے حِيْنَئِذٍ اور يَوْمَئِذٍ یا كُلٌّ، كُلٌّ پر بھی جو تنوین آتی ہے وہ مضاف الیہ کے عوض آتی ہے۔ اور چوتھی قسم ہے تنوینِ مقابلہ، وہ تنوین جو جمع مؤنث سالم میں آتی ہے، مُسْلِمَاتٍ اور مُسْلِمَاتٌ۔ یہ تنوین جو ہے یہ مقابلے میں اس کو دی گئی کیونکہ جمع مذکر سالم کے آخر میں نون دیا گیا تھا جو قائم مقامِ تنوین تھا، تو مُسْلِمَاتٍ کو تنوین دے دی گئی اس کے مقابلے میں بھئی۔
اب آگے سبق دیکھیے بھئی۔ کہتے ہیں: وَمِنْهَا الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ هُوَ بِالرَّفْعِ عَطْفٌ عَلَى الدُّخُوْلِ لَا عَلَى مَدْخُوْلِهِ۔ اسم کے خاصے ذکر ہو رہے ہیں، تین خاصے ذکر ہو گئے۔ پہلا کیا تھا؟ دُخُوْلُ اللَّامِ۔ وَمِنْ خَوَاصِّهِ دُخُوْلُ اللَّامِ وَالْجَرِّ وَالتَّنْوِيْنِ۔ تو یہ جر کا عطف بھی اللَّامِ پر تھا اور تنوین کا عطف بھی اللَّامِ پر تھا، اور اللَّامِ تو مضاف الیہ تھا دُخُوْلُ کے لیے اور مجرور تھا، تو یہ سارے بھی کیا تھے؟ مجرور تھے، ان پر ہم نے جر پڑھا۔ لیکن آگے جو آ رہا ہے وَمِنْهَا الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ، دیکھا؟ وَمِنْهَا الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ، یہاں وَمِنْهَا دُخُوْلُ الْإِسْنَادِ نہیں کہا، دخول کا لفظ ختم کر دیا۔ صاحبِ جامی دراصل بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اس کو مرفوع پڑھنا، اس کا عطف دُخُوْلُ پر کرنا، اس کا عطف لَامْ پر نہ کرنا۔ وَمِنْ خَوَاصِّهِ دُخُوْلُ اللَّامِ، دُخُوْلُ تو کیا ہے مرفوع، اور اللَّامِ مجرور ہے، تو اس کا عطف لَامْ پر نہ کرنا بلکہ کس پر کرنا؟ دُخُوْلُ پر کرنا۔ وجہ یہ، وجہ یہ کہ دُخُوْلُ کا معنی ہے داخل ہونا، اور داخل ہونا عام ہے کہ لفظ کے شروع میں کوئی چیز آ کر جڑ جائے یا لفظ کے آخر میں آ کر جڑ جائے، اس کو کہتے ہیں داخل ہونا۔ توجہ ہے؟ کہ یہ اس لفظ پر یہ چیز داخل ہو گئی ہے، چاہے شروع کی جانب سے چاہے آخر کی جانب سے۔ بلکہ زیادہ تر دخول شروع میں آئے تو اس کے لیے دخول کہتے ہیں، اور جو آخر میں آ کر جڑے اس کو لحوق کہتے ہیں، لاحق ہونا۔ کیا ہونا؟ لاحق ہونا یعنی آخر میں آ کر جڑنا بھئی۔ لیکن یہاں پر جو دخول کا لفظ آیا اس کو عام رکھا صاحبِ جامی نے بھئی۔ دیکھو دُخُوْلُ اللَّامِ، لَامْ کہاں آ کر جڑتا ہے لفظ کے ساتھ؟ شروع میں۔ اور دُخُوْلُ الْجَرِّ وَالتَّنْوِيْنِ، یہ جر اور تنوین کہاں آ کر جڑتے ہیں؟ آخر میں۔ لیکن سب کو دخول کے تحت رکھا، یعنی دخول ویسے تو کہتے ہیں شروع میں آنا لیکن مجازاً اس کا معنی کر لیں جڑ جانا آ کر، کسی لفظ کے ساتھ کسی چیز کا آ کر جڑ جانا۔ تو اب اس کا عام معنی کر لیا، اب یہ جڑ جانا عام ہے۔ شروع میں کوئی چیز جڑے تب بھی ہم کہیں گے یہ اس کے ساتھ جڑ گئی، آخر کی طرف سے آ کر جڑ جائے تب بھی ہم کیا کہیں گے یہ چیز اس کے ساتھ جڑ گئی، تو گویا مجازی معنی کر لیا دخول کا یعنی اتصال بھئی۔ تو لَامْ تو شروع میں آیا ہے وہ تو اسم پر داخل ہے، اور جر اور تنوین تو آخر میں آئے ہیں ان کے لیے لفظ تو ہے لاحق لیکن مجازاً ان کو بھی کیا کہیں گے کہ وہ بھی داخل ہوئے ہیں اسم پر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
لیکن یہ جو اسناد ہے، اسناد اور اسی طرح آگے اضافت آ رہی ہے۔ توجہ ہے؟ اسناد یہ تو ایک معنوی چیز ہے دو لفظوں کے درمیان، دو لفظوں کے درمیان جو جوڑ ہے، ایک لفظ کا دوسرے لفظ پر حکم لگا دیا جائے، ان میں ربط دے دیا جائے تو اس کو کہتے ہیں اسناد یعنی ایک چیز کا دوسری چیز پر حکم لگا دیا جائے۔ تو یہ اسناد ان دونوں کے درمیان جو ربط ہے، جو جوڑ ہے اس کو کہتے ہیں۔ اور اسی طرح اضافت بھی دو چیزوں کے درمیان جوڑ کا نام ہے، ان میں جو پہلے آئے اس کو کہتے ہیں مضاف اور دوسرے کو کیا کہتے ہیں مضاف الیہ۔ غُلَامُ زَيْدٍ ان دونوں کے درمیان کیا ہے؟ اضافت ہے۔ تو اضافت بھی ایک معنوی چیز ہے، دو چیزوں کے درمیان جوڑ کو کہتے ہیں، دو لفظوں کے درمیان۔ اور اسناد بھی دو لفظوں کے درمیان جوڑ کو کہتے ہیں۔ لیکن فرق یہ ہے کہ اسناد کے اندر جو ہے وہ بات پوری ہوتی ہے، یعنی وہ جملہ ہوتا ہے، وہ نسبتِ تامہ ہوتی ہے۔ توجہ ہے؟ دیکھو زَيْدٌ قَائِمٌ یہ قَائِمٌ کی نسبت میں نے زَيْدٌ کی طرف کی، اور غُلَامُ زَيْدٍ یہ غُلَامٌ کی نسبت میں نے کس کی طرف کی؟ زَيْدٌ کی طرف۔ تو دونوں میں نسبت ہے لیکن فرق یہ ہے کہ زَيْدٌ قَائِمٌ اس کے اندر جو قَائِمٌ کی نسبت زَيْدٌ کی طرف ہو رہی ہے یہ نسبتِ تامہ ہے، یعنی پوری ہے اس کے اندر بات۔ اور غُلَامُ زَيْدٍ کے اندر جو غُلَامٌ کی نسبت زَيْدٌ کی طرف ہو رہی ہے وہ نسبتِ تام نہیں ہے بلکہ غیرِ تام ہے۔
تو اسناد وہ بھی ایک معنوی چیز ہے، دو لفظوں کے درمیان جوڑ کا نام ہے۔ دو لفظوں میں جوڑ آنکھوں سے نظر آتا ہے یا اس پہ آپ تلفظ کرتے ہیں؟ زَيْدٌ قَائِمٌ ان دونوں کے درمیان کیا ہے؟ توجہ ہے؟ زَيْدٌ قَائِمٌ میں کیا ہے؟ اسناد ہے۔ اسناد پہ کوئی تلفظ کر رہے ہو؟ نہیں، وہ تو ایک معنوی چیز ہے دو لفظوں کے درمیان جوڑ کا نام ہے۔ اور اسی طرح غُلَامُ زَيْدٍ ان دونوں کے درمیان بھی کیا ہے؟ اضافت ہے، نسبت ہے اور نسبت بھی کس کا نام ہے؟ ایک معنوی چیز ہے۔ تو جب یہ ایک معنوی چیز ہے تو یہ تو لفظوں میں تو شروع میں داخل ہو یا آخر میں آ کر داخل ہو نہیں، یہ لفظ کی صفت تو بنتی ہے لیکن اس کے شروع یا آخر میں آ کر نہیں جڑتی۔ زَيْدٌ قَائِمٌ میں کیا ہے؟ اسناد ہے، تو معلوم ہوا اسناد دونوں کی صفت ہے لیکن یہ اسناد کہاں آ کر جڑی؟ شروع میں یا آخر میں یا بس لفظ کی صفت بن گئی؟ لفظ کی صفت بن رہی ہے، شروع میں یا آخر میں آ کر نہیں جڑتی۔ اور دخول کا لفظ تو کس کے لیے بولتے ہیں؟ شروع میں آ کر جڑے یا آخر میں آ کر جڑے۔ تو لہٰذا یہ اسناد اور اضافت یہ ایسے نہیں ہیں، یہ شروع میں یا آخر میں آ کر نہیں جڑتے، یہ معنوی چیز ہے ایک دو لفظوں کے درمیان جوڑ اور ربط کا نام ہے۔ یہ ان لفظوں کی صفت تو بنتی ہے معنوی طور پر لیکن لفظوں کے اندر یہ نظر نہیں آتی یعنی اس پر تلفظ نہیں ہوتا۔ تو اسناد کا عطف اللَّامِ پر نہیں کریں گے، ورنہ تو عبارت بن جائے گی دُخُوْلُ الْإِسْنَادِ إِلَيْهِ، اور اسناد تو اسم پر داخل نہیں ہوتی یعنی شروع اور آخر میں آ کر اس کے ساتھ نہیں جڑتی، یہ تو ایک معنوی چیز ہے بھئی۔ یہ کیا ہے؟ معنوی چیز ہے، لفظوں میں ہے ہی نہیں کہ جس پر انسان تلفظ کرے۔ لَامْ الف لام پر بھی انسان کیا کرتا ہے؟ تلفظ، اَلرَّجُلُ دیکھو میں تلفظ کر رہا ہوں۔ جر پہ بھی انسان تلفظ کرتا ہے، مَرَرْتُ بِزَيْدٍ دیکھو جر پہ میں کیا کر رہا ہوں؟ تلفظ کر رہا ہوں۔ اور تنوین پہ بھی انسان تلفظ کرتا ہے، زَيْدٌ دیکھو میں اس پر رفع پر، تنوین پر تلفظ کر رہا ہوں۔ جبکہ اسناد تو ایک معنوی چیز ہے، وہ تو لفظ کے قبیل سے نہیں۔ اور اضافت بھی اسی طرح ایک معنوی چیز ہے، لفظ کے قبیل سے نہیں، لہٰذا اس کے لیے دخول کا لفظ نہیں بولیں گے۔ دُخُوْلُ الْإِسْنَادِ یا دُخُوْلُ الْإِضَافَةِ نہیں کہیں گے۔ تو یہ دخول کے تحت نہیں بلکہ اس کا عطف دُخُوْلُ پر کر دو۔ توجہ ہے؟ عبارت کیا تھی؟ وَمِنْ خَوَاصِّهِ دُخُوْلُ اللَّامِ، اور اسم کے خاصوں میں سے ہے لَامْ کا داخل ہونا۔ اسی لَامْ پر عطف کیا جر کا بھی اور اسی پر عطف کیا تنوین کا بھی، تو وہ بھی دخول کے تحت آ گئے: دُخُوْلُ اللَّامِ وَالْجَرِّ وَالتَّنْوِيْنِ۔ لیکن وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اس کا عطف اللَّامِ پر نہ کرو بلکہ کس پر کرو؟ دُخُوْلُ پر کرو۔ اور دُخُوْلُ مرفوع تھا تو اسناد کو بھی کیا پڑھو؟ مرفوع: وَمِنْ خَوَاصِّهِ الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ، اور اسم کے خاصوں میں سے ہے اس کا مسند الیہ ہونا، وَالْإِضَافَةُ، اور اسم کے خاصوں میں سے ہے اضافت۔
دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں وَمِنْهَا الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اور اسم کے خاصوں میں سے جو ہے الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اس کی طرف اسناد کا ہونا، هُوَ بِالرَّفْعِ یہ الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ کس کے ساتھ ہے؟ رفع کے ساتھ ہے یعنی اس پر رفع پڑھنا عَطْفٌ عَلَى الدُّخُوْلِ اس کا عطف کس پر ہے؟ دُخُوْلُ پر ہے، اور وہ مرفوع تھا تو یہ بھی مرفوع ہے، لَا عَلَى مَدْخُوْلِهِ یہ دخول کے مدخول پر اس کا عطف نہیں ہے۔ دخول کا مدخول کون تھا پیچھے؟ لَامْ بھئی، اس پر دخول کا لفظ داخل ہو رہا تھا تو لَامْ کیا ہوا؟ مدخولِ دخول ہوا، اس کا مدخول ہوا، تو اس لَامْ پر یہ عطف نہیں ہے۔ لَا عَلَى مَدْخُوْلِهِ اس کے مدخول پر عطف نہیں ہے یعنی یہ مجرور نہیں ہے۔
بھئی کیوں؟ وجہ کیا ہے؟ اس کا عطف دخول پر کیوں کر رہے ہیں؟ اس کے مدخول پر کیوں نہیں کر رہے؟ کہتے ہیں لِأَنَّ الْمُتَبَادَرَ مِنَ الدُّخُوْلِ، متبادر، تبادر کا معنی ایک چیز کا ذہن کی طرف سبقت کرنا، ذہن میں فوراً آ جانا۔ کہتے ہیں اس لیے لِأَنَّ الْمُتَبَادَرَ مِنَ الدُّخُوْلِ اس لیے کہ دخول سے جو متبادر ہوتا ہے، یعنی لفظِ دخول بولیں، داخل ہونا بولیں، تو ذہن میں فوراً یہ بات آتی ہے کہ کوئی چیز لفظ کے شروع میں آ کر جڑی ہے یا اس کے آخر میں آ کر جڑی ہے بھئی، اور اسناد اور اضافت ایسے نہیں ہیں۔ لِأَنَّ الْمُتَبَادَرَ مِنَ الدُّخُوْلِ اس لیے کیونکہ دخول سے جو چیز متبادر ہوتی ہے یعنی فوراً ذہن میں آتی ہے، الذِّكْرُ فِي الْأَوَّلِ وہ شروع کے اندر ذکر کرنا یعنی لفظ کے شروع میں کسی چیز کو ذکر کرنا یعنی اس کے ساتھ جوڑنا، أَوِ اللُّحُوْقُ بِالْآخِرِ یا آخر میں اس کے ساتھ لاحق ہونا، جڑ جانا۔ دخول سے یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ کوئی چیز لفظ کے شروع میں آ کر جڑ گئی ہے یا آخر میں آ کر جڑ گئی ہے۔ وَكِلَاهُمَا مُنْتَفِيَانِ فِي الْإِسْنَادِ اور یہ دونوں چیزیں اسناد میں منتفی ہیں، اسناد کسی اسم کے شروع یا آخر میں آ کر نہیں جڑتا، یہ تو ایک معنوی چیز ہے، یہ لفظ کے قبیل سے نہیں ہے۔ وَكَذَا فِي الْإِضَافَةِ اور اسی طرح اضافت میں بھی ہے، اضافت بھی ایک معنوی چیز ہے لفظ کے قبیل سے نہیں، تو وہ لفظ کے شروع یا آخر میں نہیں جڑے گی۔
وَالْمُرَادُ بِهِ كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ اور اس سے مراد ایک شے کا مسند الیہ ہونا ہے، اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ وَالْمُرَادُ بِهِ کہتے ہیں اوپر جو متن میں آیا نا وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اس سے کیا مراد ہے؟ کہتے ہیں وَالْمُرَادُ بِهِ اس سے مراد جو ہے كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ ایک شے کا مسند الیہ ہونا ہے۔ بھئی دیکھیے وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ، إِلَيْهِ کی ہا ضمیر کس کو راجع؟ اسم کو۔ اسم کے خاصوں میں سے کیا ہے؟ الْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اس کی طرف اسناد کا ہونا۔ اسم کی طرف اسناد کا کرنا یہ کیا ہے؟ اسم کا خاصہ۔ کہتے ہیں بھئی یہ تو ہر ایک کو پتا ہے اسم کی طرف اسناد کرو گے تو وہ اسم ہی کا خاصہ ہوگا کسی اور چیز کا خاصہ نہیں، تو یہ تو آپ کا کلام بیکار ہوا، اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ یہ تو سب جانتے ہیں اسم کی طرف جب اسناد کرو گے تو وہ اسم کا ہی خاصہ ہوگا۔ توجہ ہے؟ بات سمجھ میں آ رہی ہے کہ نہیں؟ نہیں سمجھ میں آئی۔ ادھر دیکھو، میرے پاس یہ تین لفظ ہیں: اسم، فعل اور حرف۔ اسم، فعل اور حرف۔ میں ایک چیز کا اسناد اسم کی طرف کرتا ہوں، بتائیے یہ اسناد کس کے ساتھ خاص؟ بولتے کیوں نہیں، خاموش کیوں؟ یہ اسناد کس کے ساتھ خاص؟ میرے پاس تین کلمے ہیں: اسم بھی ہے، فعل بھی ہے، حرف بھی ہے۔ میں ایک چیز کا اسناد کرتا ہوں کس کی طرف؟ اسم کی طرف۔ جب میں نے یہ اسناد اسم کی طرف کیا ہے تو یہ اسناد کس کے ساتھ خاص ہے؟ ظاہر سی بات ہے جو اسناد اسم کی طرف آپ نے کیا ہے وہ اسناد اسم کے ساتھ ہی خاص ہوگا، فعل اور حرف میں تو نہیں پایا جائے گا کیونکہ اس کی طرف آپ نے اسناد ہی نہیں کیا، اس کی طرف، اس کی طرف جب اسناد ہی نہیں کیا ان دونوں کی طرف، آپ نے اسناد ہی کس کی طرف کیا ہے؟ اسم کی طرف، تو وہ تو اسم کے ساتھ ہی خاص ہوگا۔ تو یہ بتانے کی کیا ضرورت ہے کہ اسم کی طرف جو اسناد کیا جائے وہ اسم کے ساتھ خاص ہوتا ہے؟ یہ تو سب جانتے ہیں۔ اگر میں اسناد فعل کی طرف کروں گا وہ کس کے ساتھ خاص ہوگا؟ فعل کے ساتھ خاص ہوگا۔ میں اسناد اگر حرف کی طرف کروں گا تو وہ اسناد کس کے ساتھ خاص ہوگا؟ حرف کے ساتھ خاص ہوگا۔ تو جس چیز کی طرف اسناد کیا جائے وہ اسی کے ساتھ خاص ہوتا ہے، اوروں میں تو وہ اسناد نہیں ہوتا۔ تو وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ، إِلَيْهِ کی ہا ضمیر کس کو راجع؟ اسم کو۔ تو اسم کی طرف جو اسناد کیا جائے بھئی یہ تو ظاہر سی بات ہے وہ اسم کے ساتھ ہی خاص ہوگا، تو اس کو خاصوں میں شمار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ تو سب کو پتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اسم کی طرف جو اسناد کرو گے وہ اسم کے ساتھ ہی خاص ہے، یہ اسی طرح ہے جیسے میں کہوں: ایک ہے زید کی سخاوت، ایک ہے عمر کی، ایک بکر کی۔ میں کہتا ہوں زید کی سخاوت زید کے ساتھ خاص ہے۔ زید کی سخاوت... بھئی جب سخاوت زید کی ہے تو وہ خاص بھی زید کے ساتھ ہی ہوگی نا، وہ تو عمر کی تو الگ سخاوت ہے بکر کی الگ۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح جب آپ نے اسناد ہی اسم کی طرف کیا ہے تو وہ اسناد تو اسم کے ساتھ ہی خاص ہوگا، آپ نے تو فعل اور حرف کی طرف کیا ہی نہیں ہے تو ان میں تو وہ پایا ہی نہیں جائے گا، تو یہ ہمیں بتانے کا کیا فائدہ بھئی؟ اشکال سمجھ میں آیا؟
تو آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ سے مراد یہ نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں، بلکہ وَالْمُرَادُ بِهِ كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ اس سے مراد یہ ہے ایک شے کا مسند الیہ ہونا، ایک شے کا... کوئی بھی شے جب مسند الیہ بنے سمجھ جاؤ یہ اسم ہے۔ کوئی بھی شے جب کیا بنے؟ مسند الیہ بنے سمجھ جاؤ یہ کیا ہے؟ تو اس وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ کا یہ معنی نہیں کہ اسم کا مسند الیہ ہونا۔ آپ کیا سمجھے؟ آپ دراصل یہ سمجھ رہے تھے وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ کا معنی ہے كَوْنُ الْاِسْمِ، كَوْنُ الْاِسْمِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ، اسم کا مسند الیہ ہونا، اسم کا... بھئی میرے پاس تین کلمے ہیں اسم، فعل اور حرف۔ میں نے کس کو مسند الیہ بنایا؟ اسم کو۔ جب میں نے اسم کو مسند الیہ بنایا ہے تو یہ اسناد بھی کس کے ساتھ خاص ہوگا؟ اسم کے ساتھ۔ تو آپ تو یہ سمجھ رہے تھے كَوْنُ الْاِسْمِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ، اسم کا مسند الیہ ہونا یہ خاص ہے کس کے ساتھ؟ توجہ ہے؟ پھر میرے لفظوں پہ ذرا غور کرو: اسم کا، اسم کا مسند الیہ ہونا، کس کا؟ اسم کا مسند الیہ ہونا یہ تو اسم میں ہی ہوگا نا، فعل میں تو نہیں ہو سکتا۔ تو آپ اس کا معنی سمجھے ہیں اسم کا مسند الیہ ہونا، اور اسم کا مسند الیہ ہونا تو اسم کے ساتھ خاص ہے وہ تو فعل نہیں ہو سکتا، وہ تو حرف نہیں ہو سکتا۔ کہتے ہیں نہیں، اس کا یہ معنی نہیں اسم کا مسند الیہ ہونا۔ معنی ہے ایک شے کا مسند الیہ ہونا، کسی بھی شے کا مسند الیہ ہونا یہ علامت ہے اسم کی کہ وہ شے اسم ہے۔ کوئی بھی شے دنیا میں لے آؤ اور وہ کیا بن جائے؟ وہ مسند الیہ بن رہی ہو، تو وہ کیا ہوگی؟ اسم ہوگی۔ تو اسم کا مسند الیہ ہونا یہ ترجمہ نہ کرو۔ بات سمجھ بھی آئی کہ اوپر سے گزر گئی؟ وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ اس کا ترجمہ یہ نہ کرنا کہ اسم کا مسند الیہ ہونا، اسم کا مسند الیہ ہونا وہ تو اسم ہی میں ہوگا فعل میں تو نہیں ہو سکتا وہ۔ بلکہ اس کا معنی کیا ہے؟ كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ ایک شے کا مسند الیہ ہونا یہ اسم کا خاصہ ہے۔ جو بھی شے مسند الیہ آپ کو مل جائے، جہاں بھی مل جائے یہ علامت ہے یہ کیا ہے یہ شے؟ اسم ہے، یہ اسم ہے، فعل یا حرف نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں وَالْمُرَادُ بِهِ كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ اور وَالْإِسْنَادُ إِلَيْهِ سے مراد جو ہے كَوْنُ الشَّيْءِ مُسْنَدًا إِلَيْهِ ایک شے کا مسند الیہ ہونا ہے۔ وَإِنَّمَا اخْتُصَّ هٰذَا الْمَعْنَى بِالْاِسْمِ۔ سوال: یہ مسند الیہ ہونا اسم کے ساتھ کیوں خاص ہے؟ مسند الیہ ہونا اسم کے ساتھ کیوں خاص ہے؟ فعل کیوں نہیں مسند الیہ بنتا؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ فعل کو وضع کیا گیا ہے مسند ہونے کے لیے۔ توجہ ہے؟ فعل کا ہمیشہ اسناد فاعل یا نائبِ فاعل کی طرف ہوگا۔ تو فعل کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے؟ مسند ہونے کے لیے۔ تو اگر فعل کو مسند الیہ بھی بنا دیں گے یہ تو اس کی وضع کے خلاف ہو جائے گا۔ توجہ ہے؟ فعل کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے؟ مسند ہونے کے لیے۔ اگر آپ اس کو کیا بنا دیں گے؟ مسند الیہ بنا دیں گے یہ تو اس کی وضع کے خلاف ہو جائے گا، اس کو تو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے؟ مسند ہونا، تو فعل صرف مسند بنے گا کبھی بھی مسند الیہ نہیں بنے گا ورنہ اس کی وضع کے خلاف لازم آئے گا۔ کہتے ہیں وَإِنَّمَا اخْتُصَّ هٰذَا الْمَعْنَى بِالْاِسْمِ اور یہ والا معنی یعنی مسند الیہ ہونا ایک شے کا یہ اسم کے ساتھ خاص ہے لِأَنَّ الْفِعْلَ قَدْ وُضِعَ لِأَنْ يَّكُوْنَ أَبَدًا مُسْنَدًا فَقَطْ اس لیے کیونکہ فعل جو ہے تحقیق اس کو وضع کیا گیا ہے کہ وہ ہمیشہ مسند ہو صرف، فَلَوْ جُعِلَ مُسْنَدًا إِلَيْهِ اگر اس کو مسند الیہ بھی بنا دیا جائے تَو يَلْزَمُ خِلَافُ وَضْعِهِ تو اس فعل کی وضع کے خلاف لازم آئے گا۔ حرف کو ذکر ہی نہیں کیا، انہوں نے کیا کہا؟ مسند الیہ ہونا
کس کا خاصہ ہے؟ اسم کا ہے، فعل نہیں ہو سکتا۔ حرف کی بھی تو بات کریں، حرف بھی تو ہمیں بتائیں کہ وہ بھی مسند الیہ نہیں ہو سکتا۔ بھئی اس کی بات پہلے ہو چکی کہ مسند الیہ وہی بنتا ہے جو مستقل بالذات ہو، جو مستقلاً سمجھ میں آ رہا ہو، جس کی طرف عقل کی بالذات توجہ ہو۔ اور حرف کا معنی تو مستقل نہیں ہوتا اور وہ بالذات اس کی طرف ذہن کی توجہ نہیں ہوتی، لہٰذا وہ مسند الیہ نہیں بن سکتا۔ یہ بات ظاہر ہے بھئی، کیونکہ محکوم علیہ اور محکوم بہ ہونے کے لیے معنی مستقل ہونا چاہیے، اور وہ صرف اسم کا معنی مستقل ہے اور فعل کا معنی مستقل ہے، تو ان دونوں میں تو ذہن میں آ سکتا ہے کہ فعل کیوں نہیں مسند الیہ بن رہا۔ اور حرف کا تو معنی ہی مستقل نہیں ہے تو اس کا تو احتمال ہی نہیں ہے، وہ نہ تو محکوم علیہ بن سکتا ہے نہ محکوم بہ۔
معلوم ہوا مسند الیہ ہونا کس کا خاصہ ہے؟ اسم کا۔
بھئی ہم آپ کو دکھاتے ہیں فعل مسند الیہ بن رہا ہے: ضَرَبَ فِعْلٌ۔ ضَرَبَ فعل ہے، بات پوری ہے کہ نامکمل ہے؟ ضَرَبَ فِعْلٌ، ضَرَبَ فعل ہے، دیکھو اس میں بات پوری ہے۔ لو دیکھو فعل بھی مسند الیہ بن رہا ہے۔ ضَرَبَ فِعْلٌ اس میں ضَرَبَ مسند الیہ ہے، مبتدا ہے، ضَرَبَ فِعْلٌ میں نے کس کے بارے میں بات کی؟ ضَرَبَ کے بارے میں، تو ضَرَبَ کیا بن گیا؟ مسند الیہ، اور کیا بات کی؟ کہ وہ فعل ہے، تو وہ خبر بن گئی۔ اسی طرح میں کہتا ہوں مِنْ حَرْفٌ، کس کے بارے میں بات کی؟ مِنْ کے بارے میں، تو مِنْ کیا بنے گا؟ مسند الیہ۔ مِنْ حَرْفٌ، مِنْ حرف ہے، تو مِنْ حَرْفٌ میں نے کس کے بارے میں بات کی؟ حرف کے بارے میں، مِنْ کے بارے میں، تو وہ کیا ہے؟ مسند الیہ، اور کیا بات کی؟ کہ وہ حرف ہے، تو حَرْفٌ یہ کیا بن گیا؟ مسند یعنی خبر بن گیا۔ تو آپ نے تو کہا تھا مسند الیہ صرف اسم بنتا ہے، ہم نے آپ کو دکھا دیا ضَرَبَ فِعْلٌ اس میں یہ ضَرَبَ مسند الیہ بن رہا ہے، اور مِنْ حَرْفٌ اس میں مِنْ مسند الیہ بن رہا ہے۔ کیا جواب دیں گے بھئی؟
شاباش! یہاں یاد رکھو یہ ضَرَبَ فِعْلٌ اس میں یہ ضَرَبَ علم ہے بھئی، علم کے درجے میں ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اور اس کی علامت میں نے آپ کو بتلائی تھی کہ جب لفظ بول کر لفظ مراد ہو معنی مراد نہ ہو تو پھر وہ علم ہوتا ہے۔ دیکھو ضَرَبَ فِعْلٌ، کیا ترجمہ کیا؟ ضَرَبَ فعل ہے۔ بھئی ضَرَبَ کا ترجمہ کیوں نہیں کر رہے؟ ضَرَبَ کا معنی تو ہے اس ایک آدمی نے گزشتہ زمانے میں پٹائی کی، یہ ترجمہ آپ نہیں کر رہے۔ ضَرَبَ کا ترجمہ نہیں کر رہے معلوم ہوا ضَرَبَ یہاں علم ہے، یعنی وہ جو عبارتوں میں گردانوں میں آپ ضَرَبَ ضَرَبَ پڑھتے ہیں اس کا نام ہی ہم نے کیا رکھ دیا؟ ضَرَبَ، تو یہ علم کے درجے میں ہے اس وقت، اور علم کیا ہوتا ہے؟ اسم ہے، اسم کی قسم ہے، تو لہٰذا یہ اس وقت علم ہے، اس وقت یہ فعل ہے ہی نہیں یہ علم ہے، اسم ہے۔ یا یہ هٰذَا اللَّفْظُ کی تاویل میں ہے: هٰذَا اللَّفْظُ فِعْلٌ، یہ والا لفظ کیا ہے؟ فعل ہے۔ اسی طرح مِنْ حَرْفٌ، مِنْ کا معنی تو ہے شروع کرنا، تو مِنْ حَرْفٌ اس کا ترجمہ کرو: مِنْ حرف ہے، دیکھا آپ مِنْ کا ترجمہ نہیں کر رہے، معلوم ہوا یہ مِنْ بھی یہاں علم ہے، علم کے درجے میں ہے، وہ جو عبارتوں میں مِنْ آتا ہے اس کا ہم نے نام ہی کیا رکھ دیا؟ مِنْ رکھ دیا۔ یا یہ هٰذَا اللَّفْظُ کی تاویل میں ہے: هٰذَا اللَّفْظُ حَرْفٌ، یہ والا جو حرف ہے یعنی مِنْ یہ حرف ہے۔ تو مسند الیہ ہونا اسم کا خاصہ ہے، ضَرَبَ فِعْلٌ اس میں یہ ضَرَبَ اس وقت اسم ہے، علم ہے۔ اسی طرح مِنْ حَرْفٌ اس کے اندر جو مِنْ ہے یہ اس وقت اسم ہے، علم ہے بھئی۔
آگے دیکھیے: وَمِنْهَا الْإِضَافَةُ، اور اسم کے خواص میں سے اضافت ہے بھئی۔ اس کو بھی مرفوع پڑھنا: وَمِنْهَا الْإِضَافَةُ، اسم کے خاصوں میں سے اضافت ہے۔ بھئی اضافت میں نے آپ کو بتلایا اضافت دو لفظوں کے درمیان نسبت کا نام ہے، غُلَامُ زَيْدٍ میں نے غُلَامٌ کی نسبت کر دی کس کی طرف؟ زَيْدٍ کی طرف کہ یہ زید کا غلام ہے، بکر یا عمر کا غلام نہیں ہے۔ تو اضافت دو لفظوں میں نسبت کا نام ہے، نسبت کا نام ہے، اور یہ اضافت کس کا خاصہ ہے؟ اسم کا۔ تو یہ تو دو لفظوں میں جوڑ ہے، پہلے کو کہتے ہیں مضاف اور بعد والے کو کہتے ہیں مضاف الیہ، تو اس اضافت سے کیا مراد ہے؟ مضاف ہونا اسم کا خاصہ ہے یا مضاف الیہ ہونا اسم کا خاصہ ہے؟ تو آپ کو بتلائیں گے کہ مضاف ہونا اسم کا خاصہ ہے۔ اضافت سے کیا مراد ہے؟ ایک شے کا مضاف ہونا، یہ علامت ہے اس کے اسم ہونے کی، جو بھی شے جہاں بھی آپ کو نظر آ جائے کہ وہ مضاف بن رہی ہے سمجھ جاؤ وہ اسم ہے۔ بھئی مضاف الیہ کی بات کیوں نہیں کرتے؟ آگے چل کر آپ کو بتائیں گے کیونکہ مضاف الیہ کبھی جملہ بھی بن جاتا ہے یا فعل بھی بن جاتا ہے، فعل بھی کیا بن جاتا ہے؟ مضاف الیہ بن جاتا ہے، معلوم ہوا مضاف الیہ صرف اسم نہیں بنتا بلکہ اسم کے ساتھ ساتھ فعل بھی بنتا ہے، اس لیے اس کو ذکر نہیں کیا۔
تو کہتے ہیں وَمِنْهَا الْإِضَافَةُ اسم کے خاصوں میں سے اضافت ہے، أَيْ كَوْنُ الشَّيْءِ مُضَافًا یعنی ایک چیز کا مضاف ہونا، بِتَقْدِيْرِ حَرْفِ الْجَرِّ لَا بِذِكْرِهِ لَفْظًا تقدیرِ حرفِ جر کے ساتھ نہ کہ حرفِ جر کے ذکر کے ساتھ لفظوں میں۔ یعنی اضافت میں حرفِ جر ہمیشہ تقدیراً ہونا چاہیے، لفظوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ بھئی یہ قید کیوں لگا رہے ہیں کہ تقدیراً ہونا چاہیے لفظوں میں نہیں ہونا چاہیے؟ کہتے ہیں اس لیے کہ مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، مَرَرْتُ بِزَيْدٍ حرفِ جر کو کس لیے وضع کیا گیا ہے؟ یہ فعل کے معنی کو پہنچاتا ہے کس کی طرف؟ اسم کی طرف، تو اس با نے کیا فائدہ دیا؟ مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، اس با نے مَرَرْتُ کا معنی پہنچا دیا کہاں تک؟ زید تک۔ توجہ ہے؟ مَرَرْتُ زید میں براہِ راست عمل نہیں کر سکتا تھا کیونکہ مَرَرْتُ فعلِ لازم ہے، فاعل پر بات پوری ہو جاتی ہے اور مَرَرْتُ کے ساتھ تَا ضمیر فاعل کی جڑی ہوئی ہے۔ آگے زید کو میں معمول بنانا چاہتا تھا تو پھر مَرَرْتُ اس میں براہِ راست عمل نہیں کر سکتا اس کو نصب نہیں دے سکتا، تو میں نے حرفِ جر کی مدد لے لی: مَرَرْتُ بِزَيْدٍ۔ تو یوں کہیں گے کہ یہ مَرَرْتُ کی اضافت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف، کیونکہ اضافت کا معنی ہے نسبت، تو اگر حرفِ جر لفظوں میں ہو، توجہ ہے؟ اگر حرفِ جر لفظوں میں ہو پھر تو فعل بھی مضاف بن گیا، اس کو بھی مضاف کہنا پڑے گا کیونکہ یہ مَرَرْتُ کی اضافت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف، لیکن یہ با لفظوں میں موجود ہے، توجہ ہے؟ لفظوں میں موجود ہے۔ تو لہٰذا اضافت سے وہ والی اضافت مراد ہے جس میں حرفِ جر تقدیراً ہوتا ہے، جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، اس کے اندر حرفِ جر تقدیراً ہے لفظاً نہیں، اگر لفظاً کی بات کرو گے تو فعل بھی اس کے اندر آ جائے گا حالانکہ فعل یہاں مراد نہیں ہے۔ تو لہٰذا ہم نے قید لگا دی کہ کون سی اضافت مراد ہے؟ جس میں حرفِ جر تقدیراً ہو، اور اس میں مضاف جو ہے وہ اسم کا خاصہ ہے وہ صرف اسم بنے گا۔
کہتے ہیں أَيْ كَوْنُ الشَّيْءِ مُضَافًا بِتَقْدِيْرِ حَرْفِ الْجَرِّ یعنی ایک شے کا مضاف ہونا حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ یعنی حرفِ جر کو فرض کرتے ہوئے، لَا بِذِكْرِهِ لَفْظًا نہ کہ اس کو لفظوں کے اعتبار سے ذکر کرتے ہوئے۔
وَوَجْهُ اخْتِصَاصِهَا بِالْاِسْمِ۔ بھئی کیا وجہ ہے یہ اضافت اسم کا خاصہ کیوں، مضاف ہونا اسم کے خاصہ کیوں ہے؟ کہتے ہیں اس لیے کیونکہ اضافت سے تین چیزوں میں سے ایک چیز لازم آئے گی۔ اضافتِ لفظیہ میں کیا؟ تخفیف آ جاتی ہے لفظ میں، کیا آ جاتی ہے؟ تخفیف آتی ہے۔ اور اضافتِ معنویہ میں تخفیف بھی آئے گی اور ساتھ ساتھ تعریف اور تخصیص بھی آئے گی، تعریف اور تخصیص بھی۔ تو معلوم ہوا تین چیزیں اضافت کے ساتھ لازم ہیں: یا صرف کیا ہوگی؟ تخفیف آئے گی لفظوں میں یعنی تنوین اور قائم مقامِ تنوین گر جائے گا۔ یا اگر اضافتِ معنویہ ہے تو تخفیف بھی آئے گی اور ساتھ اگر معرفہ کی طرف اضافت ہو رہی ہے تو تعریف بھی آ جائے گی وہ مضاف بھی معرفہ بن جائے گا۔ اور اگر نکرہ کی طرف اضافت ہے تو لفظوں میں تخفیف بھی آئے گی اور نیز تخصیص بھی آ جائے گی یعنی افراد کم ہو جائیں گے۔ توجہ ہے؟ تو اضافت کے ساتھ تین چیزیں لازم ہیں: تعریف، تخصیص اور تخفیف، تعریف، تخصیص اور تخفیف۔ یہ تینوں چیزیں لازم ہیں کس کے ساتھ؟ اضافت کے ساتھ، اور یہ تینوں چیزیں صرف اسم میں ہوتی ہیں، کس میں ہوتی ہیں؟ اسم میں۔ توجہ ہے؟
ادھر دیکھیے، ادھر دیکھیے یہ ہے اضافت اور اضافت کے ساتھ تین چیزیں لازم ہیں، تو اضافت ہوا ملزوم اور یہ چیزیں ہوئیں لازم۔ اور جب یہ تین چیزیں صرف اسم میں ہوتی ہیں یعنی یہ لازم صرف اسم میں ہوتا ہے تو ملزوم بھی صرف کس میں ہوگا؟ اسم میں۔ توجہ ہے؟ پھر سنو، جیسے دیکھو سورج کے نکلنے کے ساتھ دن کا ہونا لازم ہے، توجہ ہے؟ سورج کے نکلنے کے ساتھ دن کا ہونا لازم، تو دن کا ہونا ہوا لازم اور سورج کا نکلنا ہوا ملزوم، تو جب لازم پایا جائے معلوم ہوا ملزوم بھی ہے، بات سمجھ میں آ رہی؟ یہاں پر بھی اسی طرح ہے، ایک ہے اضافت اور اضافت کے ساتھ کتنی چیزیں لازم ہیں؟ تین چیزیں، کون سی؟ تعریف، تخصیص اور تخفیف۔ تو یہ چیزیں اضافت کے ساتھ لازم ہیں تو اضافت کیا ہوا؟ ملزوم، توجہ ہے؟ ملزوم ہوا۔ اور یہ تین چیزیں صرف اسم میں ہوتی ہیں: تعریف، معرفہ بھی صرف اسم ہوتا ہے، تخصیص بھی صرف کس میں آتی ہے؟ اسم میں، اور تخفیف بھی صرف کس میں آتی ہے؟ اسم میں، نہ فعل میں اور نہ حرف میں۔ فعل اور حرف میں نہ تعریف ہوتی ہے، نہ تخصیص ہوتی ہے اور نہ تخفیف ہوتی ہے۔ تو یہ تین چیزیں جو اضافت کے ساتھ لازم تھیں یہ صرف اسم میں ہیں تو ان کا ملزوم بھی صرف کس میں ہوگا؟ اسم میں ہوگا۔ نہیں بات سمجھ میں آئی؟ یہ تین چیزیں کیا ہیں اضافت کے ساتھ؟ لازم، یہ چیزیں اضافت کے ساتھ لازم، اضافت کیا ہے؟ ملزوم، ملزوم ہے، اور یہ جو تین چیزیں ہیں یہ صرف اسم میں پائی جاتی ہیں اور کسی میں نہیں، تو جب یہ لازم اسم میں ہے تو معلوم ہوا اضافت بھی صرف کس میں ہے؟ اسم میں۔ کہیں اور اگر اضافت ہوتی، ادھر دیکھو، اگر اضافت فعل میں ہوتی تو تعریف، تخصیص یا تخفیف ان میں سے کچھ آنا چاہیے تھا فعل میں یا نہیں؟ جی، کیونکہ یہ تو اضافت کے ساتھ لازم ہیں، فعل میں ان میں سے تینوں میں سے کچھ بھی نہیں آتا۔ اگر اضافت حرف میں پائی جاتی تو اس کے اندر بھی تعریف، تخصیص یا تخفیف ان میں سے کچھ نہ کچھ آنا چاہیے تھا لیکن حرف میں بھی ان میں سے کچھ نہیں آتا۔ اور یہ تین چیزیں صرف اسم میں آتی ہیں معلوم ہوا اضافت بھی صرف کس میں ہے؟ اسم میں ہوتی ہے یعنی مضاف بھی صرف اسم ہوتا ہے۔ اگر حرف یا فعل مضاف ہوتا تو پھر وہاں پر بھی ان تین چیزوں میں سے کچھ نہ کچھ ضرور آنا چاہیے تھا، بات سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں وَوَجْهُ اخْتِصَاصِهَا بِالْاِسْمِ اور اضافت کے اسم کے ساتھ خاص ہونے کی وجہ یہ ہے: اخْتِصَاصُ لَوَازِمِهَا کہ اس کے لوازم جو ہیں ان کا اختصاص ہے، کون سے لوازم؟ مِنَ التَّعْرِيْفِ وَالتَّخْصِيْصِ وَالتَّخْفِيْفِ یعنی کہ تعریف، تخصیص اور تخفیف، ان کا اختصاص ہے بِهِ أَيْ بِالْاِسْمِ کس کے ساتھ؟ اسم کے ساتھ۔ عبارت سمجھ میں آ گئی؟ اب ذرا ترجمہ دوبارہ دیکھ لیں۔ کہتے ہیں وَوَجْهُ اخْتِصَاصِهَا بِالْاِسْمِ اور اضافت کے اسم کے ساتھ اختصاص کی وجہ یہ ہے اخْتِصَاصُ لَوَازِمِهَا مِنَ التَّعْرِيْفِ وَالتَّخْصِيْصِ وَالتَّخْفِيْفِ بِهِ کہ اضافت کے جو لوازم ہیں یعنی تعریف، تخصیص اور تخفیف وہ اسم کے ساتھ خاص ہیں۔
وَإِنَّمَا فَسَّرْنَا الْإِضَافَةَ بِكَوْنِ الشَّيْءِ مُضَافًا۔ بھئی ادھر دیکھیے، اضافت تو دو چیزوں کے درمیان نسبت کا نام ہے تو آپ نے اضافت کا کیا معنی کیا؟ مضاف ہونا، تو مضاف الیہ ہونا کیوں نہیں مراد لیا؟ یا دونوں کیوں نہیں مراد لیے؟ تو آپ کو بتلا رہے ہیں کہ بھئی مضاف الیہ ہونا، فعل اور جملہ بھی کبھی مضاف الیہ بن جاتا ہے، وہ اسم کے ساتھ خاص نہیں، اس لیے ہم نے مضاف ہونے کو ذکر کیا۔ کہتے ہیں وَإِنَّمَا فَسَّرْنَا الْإِضَافَةَ بِكَوْنِ الشَّيْءِ مُضَافًا اور ہم نے اضافت کی تفسیر کی ایک شے کا مضاف ہونا لِأَنَّ الْفِعْلَ أَوِ الْجُمْلَةَ قَدْ يَقَعُ مُضَافًا إِلَيْهِ اس لیے کیونکہ فعل یا جملہ جو ہے وہ بھی کبھی مضاف الیہ واقع ہو جاتے ہیں، كَمَا فِيْ جیسے کہ اس مثال میں ہے بھئی، اللہ تعالیٰ کا قول ہے: يَوْمُ يَنْفَعُ الصَّادِقِيْنَ صِدْقُهُمْ۔ تو دیکھو يَوْمُ یہ مضاف ہے کس کی طرف؟ يَنْفَعُ الصَّادِقِيْنَ صِدْقُهُمْ اس جملے کی طرف، اس جملے کی طرف یہ مضاف ہے، تو يَنْفَعُ الصَّادِقِيْنَ صِدْقُهُمْ یہ پورا جملہ مضاف الیہ ہے۔ تو معلوم ہوا مضاف الیہ ہونا صرف اسم میں نہیں ہوتا بلکہ جملہ بھی مضاف الیہ ہوتا ہے، اسی لیے اضافت سے کیا مراد لیا؟ ایک شے کا مضاف ہونا مراد لیا یہ اسم کا خاصہ ہے، مضاف الیہ ہونا نہیں۔
نیز ایک اور بات دیکھیے، پیچھے آیا تھا لِأَنَّ الْفِعْلَ أَوِ الْجُمْلَةَ قَدْ يَقَعُ مُضَافًا إِلَيْهِ اس لیے کیونکہ کبھی فعل یا جملہ جو ہے مضاف الیہ واقع ہوتے ہیں۔ دراصل یہاں علماء کے دو گروہ ہیں۔ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ يَوْمُ کی اضافت يَنْفَعُ الصَّادِقِيْنَ صِدْقُهُمْ پورے جملے کی طرف ہے، اس کی اضافت تو پورا جملہ مضاف الیہ ہے۔ اس میں الصَّادِقِيْنَ یہ مفعول بہ ہے اور صِدْقُهُمْ یہ فاعل بنے گا اور فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر یہ مضاف الیہ بنے گا کس کے لیے؟ يَوْمُ کے لیے، تو پورا جملہ مضاف [الیہ]۔ اور جبکہ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ يَوْمَ کی اضافت جملے کی طرف نہیں ہے بلکہ يَنْفَعُ فعل کی طرف ہے، کس کی طرف ہے؟ فعل کی طرف اس کی اضافت ہو رہی ہے بھئی۔ یعنی اب الصَّادِقِيْنَ اور صِدْقُهُمْ کو يَنْفَعُ کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت نہیں، اس کے بغیر ہی اس کی طرف اضافت ہو رہی ہے، وہ جڑیں گے تو یہ تو جملہ بن جائے گا۔ تو ایک قول یہ ہے یا معلوم ہوا پورے جملے کی طرف اضافت ہو رہی ہے، اور دوسرا قول یہ کہ صرف يَنْفَعُ کا جو فعل ہے اس کی طرف اضافت ہو رہی ہے۔ تو صاحبِ جامی نے دونوں کی طرف اشارہ کر دیا کس طرح؟ پیچھے کیا کہا تھا: لِأَنَّ الْفِعْلَ أَوِ الْجُمْلَةَ قَدْ يَقَعُ مُضَافًا إِلَيْهِ کہ اس لیے کیونکہ فعل یا جملہ بھی کبھی مضاف الیہ واقع ہوتا ہے كَمَا فِيْ جیسے کہ اس مثال میں ہے، دیکھا دونوں کو ذکر کر دیا فعل یا جملہ بھی مضاف الیہ واقع ہوتا ہے۔
وَقَدْ يُقَالُ اور کبھی کہا جاتا ہے کہ هٰذَا بِتَأْوِيْلِ الْمَصْدَرِ کہ یہ مصدر کی تاویل میں ہے، یہ جو يَنْفَعُ الصَّادِقِيْنَ صِدْقُهُمْ یہ پورا جملہ کس کی تاویل میں ہے؟ مصدر کی تاویل میں ہے۔ دیکھیے آگے عبارت: أَيْ يَوْمُ نَفْعِ الصَّادِقِيْنَ، تو اب يَوْمُ کی اضافت نَفْعِ مصدر کی طرف ہو گئی بھئی، اور مصدر تو اسم ہے، توجہ ہے؟ مصدر تو اسم۔ تو اگر یہ قول لے لیا جائے تو پھر تو مضاف ہونا بھی اسم کا خاصہ ہے اور مضاف الیہ ہونا بھی اسم کا خاصہ ہے۔ یعنی اگر کسی جگہ آپ کو نظر آ جائے کہ اسم مضاف ہو رہا ہے جملے یا فعل کی طرف تو وہ بھی کس تاویل میں ہوگا؟ وہ مصدر کی تاویل میں ہو جائے گا اور مصدر تو کیا ہے؟ اسم ہے، معلوم ہوا وہ بھی اسم کی تاویل میں ہے، تو مضاف الیہ ہونا بھی کس کا خاصہ بن گیا؟ اسم کا خاصہ بن گیا، مصدر کیا ہوتا ہے؟ اسم۔ بات سمجھ میں آئی؟ انہوں نے کیا کہا تھا کہ اضافت سے کیا مراد ہے؟ ایک شے کا مضاف ہونا، مضاف الیہ نہیں کیونکہ وہ تو فعل بھی ہوتا ہے یا جملہ بھی، اور بتلا دیا کہ بعض اس میں یہ فرماتے ہیں کہ یہ فعل یا جملے کی طرف مضاف نہیں ہے بلکہ یہ جملہ مصدر کی تاویل میں ہے اور وہ مضاف الیہ بن رہا ہے، تو اس صورت میں تو پھر مضاف الیہ ہونا بھی کس کا خاصہ ہو گیا؟ اسم کا ہی خاصہ ہوا، مضاف بھی اسم کا خاصہ تھا اور مضاف الیہ جملہ یا فعل ہے اس کو بھی کس تاویل میں کر لیا؟ مصدر یعنی اسم کی تاویل میں کر لیا، تو مضاف الیہ بھی اسم ہی ہوتا ہے اس کا مطلب ہے ہمیشہ۔ جو بھی جملہ آپ کو نظر آئے مضاف الیہ بن رہا ہے وہ کس تاویل میں کر لو؟ مصدر، اور مصدر تو اسم ہوتا ہے، معلوم ہوا مضاف الیہ ہونا بھی اسم کا خاصہ ہے۔
کہتے ہیں وَقَدْ يُقَالُ هٰذَا بِتَأْوِيْلِ الْمَصْدَرِ اور کبھی کہا جاتا ہے کہ یہ مصدر کی تاویل میں ہے أَيْ يَوْمُ نَفْعِ الصَّادِقِيْنَ، دیکھو يَنْفَعُ کے بجائے مصدر لے آئے نَفْعِ الصَّادِقِيْنَ۔
فَالْإِضَافَةُ بِتَقْدِيْرِ حَرْفِ الْجَرِّ۔ اب بتانے لگے ہیں، کہتے ہیں اگر یہ والا قول لے لیں تو پھر تو وہ اضافت جو حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ ہوتی ہے، ادھر دیکھیے پھر بات سمجھ لو مشکل ہو جائے گی۔ ادھر دیکھیے، انہوں نے کیا کہا تھا؟ اضافت سے کیا مراد ہے؟ ایک شے کا مضاف ہونا کس کے ساتھ؟ حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ کہ حرفِ جر وہاں مقدر ہو۔ ایک شے کا مضاف ہونا حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ یہ اسم کا خاصہ ہے۔ کہتے ہیں اگر یہ والا قول لے لو تو پھر مضاف اور مضاف الیہ دونوں اس میں داخل ہو گئے، چاہے مضاف ہو چاہے مضاف الیہ ہو حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ، یا یوں کہو کہ جو بھی اضافت ہوگی حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ وہ مطلقاً اسم کا خاصہ ہے، جو بھی اضافت ہو حرفِ جر کی تقدیر کے ساتھ وہ اسم کا خاصہ ہے جو بھی اضافت ہو، یعنی چاہے وہ مضاف ہو چاہے مضاف الیہ ہو۔ اضافت کا معنی انہوں نے کیا کیا تھا؟ ایک شے کا مضاف ہونا، لیکن اب بتلا دیا کہ یہ والا قول لے لو تو مضاف بھی اسم کا خاصہ، مضاف الیہ بھی اسم کا خاصہ۔ تو یوں کہو کہ وہ اضافت جو حرفِ جر کے ساتھ ہو وہ مطلقاً اسم کا خاصہ ہے، یعنی چاہے جو مضاف ہے وہ ہو چاہے مضاف الیہ ہو دونوں یہ اسم کے خاصے ہیں۔ یہ معنی ہے: فَالْإِضَافَةُ بِتَقْدِيْرِ حَرْفِ الْجَرِّ مُطْلَقًا يَخْتَصُّ بِالْاِسْمِ، پس وہ اضافت جو تقدیرِ حرفِ جر کے ساتھ ہو مطلقاً چاہے مضاف ہو چاہے مضاف الیہ دونوں صورتوں میں يَخْتَصُّ بِالْاِسْمِ یہ خاص ہے اسم کے ساتھ۔
سوال آگے: وَإِنَّمَا قَيَّدْنَاهُ، ایک سوال کا جواب دے رہے ہیں۔ سوال یہ کہ آپ نے کہا تھا اضافت کا معنی ہے ایک شے کا مضاف ہونا تقدیرِ حرفِ جر کے ساتھ، لفظوں میں حرفِ جر نہ ہو بلکہ تقدیراً ہو، یہ کیوں قید لگائی تھی؟ وہ میں نے وجہ آپ کو بتلا دی تھی کہ تقدیرِ حرفِ جر اس لیے کیا تاکہ فعل نکل جائے: مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، اس میں مَرَرْتُ کی اضافت ہو رہی ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف، لیکن اس میں با لفظوں کے اندر موجود ہے، تو اضافت تقدیرِ حرفِ جر کے ساتھ ہو وہ اسم کا خاصہ ہے، جو ذکرِ حرفِ جر کے ساتھ ہو لفظوں میں وہ اسم کا خاصہ نہیں وہ فعل میں بھی ہوتی ہے۔
تو کہتے ہیں وَإِنَّمَا قَيَّدْنَاهُ بِقَوْلِنَا بِتَقْدِيْرِ حَرْفِ الْجَرِّ اور ہم نے اس کو مقید کیا، ایک شے کے مضاف ہونے کو مقید کیا تھا بِقَوْلِنَا اپنے اس قول کے ساتھ کہ بِتَقْدِيْرِ حَرْفِ الْجَرِّ، لِئَلَّا يَنْتَقِضَ تاکہ کہیں یہ ٹوٹ نہ جائے یعنی اس پر اعتراض نہ ہو بِقَوْلِنَا ہمارے اس قول کے ساتھ مَرَرْتُ بِزَيْدٍ، فَإِنَّ مَرَرْتُ مُضَافٌ إِلَى زَيْدٍ اس لیے کیونکہ مَرَرْتُ جو ہے وہ مضاف ہے إِلَى زَيْدٍ زید کی طرف بِوَاسِطَةِ حَرْفِ الْجَرِّ لَفْظًا بواسطہ حرفِ جر کے لفظاً باعتبار لفظوں کے کہ حرفِ جر لفظوں میں موجود ہے۔ تو کون سی اضافت اسم کا خاصہ ہے جو تقدیرِ حرفِ جر کے ساتھ ہو، ذکرِ حرفِ جر کے ساتھ نہ ہو ورنہ وہ تو فعل میں بھی پائی جاتی ہے۔ عبارت پہ نظر ہے؟ ترجمہ کر کے دکھاؤ: فَإِنَّ مَرَرْتُ مُضَافٌ إِلَى زَيْدٍ ترجمہ کرو: کیونکہ مَرَرْتُ مضاف ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف۔ دیکھا آپ مَرَرْتُ کا ترجمہ نہیں کر رہے معلوم ہوا یہاں مَرَرْتُ هٰذَا اللَّفْظُ کی تاویل میں ہے یا یہ علم کے درجے میں ہے۔
وَهُوَ أَيِ الْاِسْمُ قِسْمَانِ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ۔ اور وہ أَيِ الْاِسْمُ یعنی کہ اسم، کیا بتلانا چاہتے ہیں؟ ضمیر کا مرجع بتلانا چاہتے ہیں کہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ اسم کو۔ کہتے ہیں وَهُوَ أَيِ الْاِسْمُ یعنی کہ اسم جو ہے قِسْمَانِ دو قسم پر ہے: مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ معرب ہے اور مبنی ہے بھئی۔
مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ سے پہلے صاحبِ جامی نے قِسْمَانِ کا لفظ نکالا قِسْمَانِ، اس کی کیا وجہ ہے؟ یاد رکھو بعینہ یہی اشکال ہوتا تھا پیچھے جہاں کلمہ کی تقسیم کی تھی: وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ، کلمہ جو ہے اسم ہے اور فعل ہے اور حرف ہے۔ یہی اعتراض یہاں بھی ہوتا ہے: وَهُوَ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ اور وہ معرب ہے اور مبنی ہے۔ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ یہ جو واو ہے یہ جمع کے لیے آتا ہے، یہ واو جمع کے لیے آتا ہے تو چلو پہلے وہ سمجھ لو: وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ وہ جو کلمہ کی تقسیم کی تھی اور کلمہ جو ہے اسم ہے اور فعل ہے اور حرف ہے۔ سوال کہ یہ جو واو ہے یہ جمع کے لیے آتا ہے، یہ جو واو عاطفہ ہے یہ جمع کا فائدہ دیتا ہے، تو اسم، فعل اور حرف ان کے بیچ میں کیا آیا؟ واو، اور واو کس کا فائدہ دیتا ہے؟ جمع کا۔ معلوم ہوا اسم کے ساتھ جمع کرو فعل کو بھی اور حرف کو بھی، مطلب ایک ہی چیز اسم بھی ہو، فعل بھی ہو، حرف بھی ہو تو اس کو کلمہ کہیں گے۔ وَهِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ اسم، فعل اور حرف کے درمیان کیا آیا؟ واو، اور واو کس لیے آتا ہے؟ جمع کے لیے۔ معلوم ہوا ان تینوں کو جمع کر دو ایک ہی چیز میں تینوں اکٹھے ہو جائیں تو اس کے بارے میں ہم کہیں گے هِيَ كَلِمَةٌ، هِيَ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ کلمہ کیا ہے؟ ایک ہی کلمہ اسم بھی ہو، فعل بھی ہو اور حرف ہو تو اس کو کلمہ کہیں گے۔ توجہ ہے؟ هِيَ ضمیر کس کو راجع؟ کلمہ کو۔ ذرا هِيَ کو ہٹا دو کلمہ کو لے آؤ: الْكَلِمَةُ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ، کلمہ کسے کہتے ہیں؟ اسم، فعل اور حرف کو۔ اور یہ اسم، فعل اور حرف ان کے بیچ میں کیا آیا؟ واو، اور واو کس چیز کے لیے آتا ہے؟ جمع کے لیے۔ معلوم ہوا تینوں چیزیں جمع ہوں گی تو اس کو کلمہ کہیں گے: الْكَلِمَةُ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ، اسم، فعل اور حرف تینوں جمع ہوں گے تو اس کو کیا کہیں گے؟ کلمہ۔ معلوم ہوا ایک ہی لفظ ہو وہ اسم بھی ہو، فعل بھی ہو، حرف بھی ہو تو اس کو کلمہ کہیں گے۔ اشکال سمجھ میں آ رہا ہے؟ کیونکہ یہاں واو آیا اور واو کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ جمع کا فائدہ دیتا ہے۔
تو آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی ہاں واو جمع کا فائدہ دیتا ہے لیکن ایک ہے عطف، ایک ہے حمل۔ ایک ہے عطف، ایک ہے حمل۔ کبھی عطف مقدم ہوتا ہے اور کبھی حمل مقدم ہوتا ہے۔ توجہ ہے؟ حمل کسے کہتے ہیں؟ حکم لگانا ایک چیز کا دوسری چیز پر۔ زَيْدٌ قَائِمٌ میں نے زید پر قائم کا حکم لگایا، توجہ ہے؟ زَيْدٌ قَائِمٌ یہ قَائِمٌ کا میں حکم لگا رہا ہوں کس پر؟ زید پر، یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو میں قَائِمٌ کا حمل کر رہا ہوں زید پر۔
تو ایک ہوتا ہے عطف، ایک ہوتا ہے حمل یعنی حکم لگانا۔ تو کبھی عطف مقدم ہوتا ہے حمل پر، اور کبھی حمل مقدم ہوتا ہے عطف پر۔ تو یہ کہاں ہوگا؟ تو یاد رکھو ایک ہے تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلَى أَجْزَائِهِ اور ایک ہے تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلَى جُزْئِيَّاتِهِ۔ شے کی تقسیم اگر اجزاء کی طرف ہو تو عطف مقدم ہوتا ہے، اور اگر شے کی تقسیم افراد کی طرف ہو یعنی جزئیات کی طرف ہو تو پھر حمل مقدم ہوتا ہے۔
جی اپنے سامنے ذرا ایک مثال لکھو، جلدی کیجیے بھئی۔ اَلسِّكَنْجَبِيْنُ، اَلسِّكَنْجَبِيْنُ لکھو بھئی، اَلسِّكَنْجَبِيْنُ، اَلسِّكَنْجَبِيْنُ خَلٌّ خا اور لام مشدد ہے، خَلٌّ وَعَسَلٌ وَعَسَلٌ وَمَاءٌ وَمَاءٌ۔ جی یہ سکنجبین یہ کس کو کہتے ہیں؟ سرکہ، شہد اور پانی کو ملا لیا جائے تو اس مرکب کا نام سکنجبین ہے۔ اس مرکب کا کیا نام ہے؟ کیا کیا چیزیں ہیں؟ خَلٌّ سرکہ کو کہتے ہیں، اور عَسَلٌ شہد کو، اور مَاءٌ پانی۔ سکنجبین کس کا نام ہے؟ سرکہ، شہد اور پانی۔ اور یہ تینوں چیزیں ملیں گی تو پھر ہی وہ سکنجبین کہلائے گی، تو یہ تینوں سکنجبین کی قسمیں ہیں یا یہ اس کے اجزاء ہیں؟ یہ سکنجبین کے اجزاء ہیں، یہ کیا ہیں؟ اجزاء ہیں، یہ تینوں ملیں گے تو سکنجبین بنے گی۔ تو جب ایک شے کی تقسیم ہو کس کی طرف؟ اجزاء کی طرف۔ یہ سکنجبین کی میں تقسیم کر رہا ہوں اس کے اجزاء کی طرف کہ اس میں تین جزو ہوتے ہیں: خل، عسل اور ماء، تو اس وقت اس صورت میں پھر عطف مقدم ہے حمل پر، عطف مقدم ہے حمل پر۔ کس طرح؟ پہلے عطف کریں گے، عَسَلٌ کا عطف کس پر کریں گے؟ خَلٌّ پر، اور پھر مَاءٌ کا عطف بھی کس پر کریں گے؟ خَلٌّ پر۔ تو یہ عطف ہوگا تینوں جڑ جائیں گی، اب کہیں گے یہ ہے سکنجبین، یہ ہے سکنجبین۔ تو یہاں عطف مقدم ہے، پہلے معطوف اور معطوف علیہ کو آپس میں جوڑیں گے اور پھر جوڑنے کے بعد اس سارے مجموعے کا حمل کریں گے کس پر؟ سکنجبین پر۔ تو کیا مقدم ہے؟ عطف۔ توجہ بھی ہے کہ نہیں؟ کیا مقدم ہے؟ عطف مقدم ہے کس پر؟ حمل پر۔ کیوں؟ کیونکہ یہاں اگر حمل پہلے کریں گے اَلسِّكَنْجَبِيْنُ خَلٌّ سکنجبین سرکے کا نام ہے، یہ بات درست ہے یا غلط ہے؟ ظاہر سی بات ہے یہ غلط ہے، سکنجبین سرکے کا نام نہیں۔ صرف عسل کا حمل کرو: اَلسِّكَنْجَبِيْنُ عَسَلٌ سکنجبین شہد کا نام ہے، یہ بات بھی درست نہیں ہے۔ اَلسِّكَنْجَبِيْنُ مَاءٌ سکنجبین پانی کا نام ہے، یہ بھی درست نہیں ہے۔
دوسری مثال لے لو: چائے۔ چائے جو ہے دودھ، چینی، پتی اور پانی کا نام ہے۔ چائے دودھ، چینی، پتی اور پانی کا نام ہے، یہ چار چیزیں ملیں گی تو چائے بنے گی۔ تو یہ چاروں کو پہلے ان کا ایک دوسرے پر عطف کریں گے، جوڑیں گے اور پھر حمل کریں گے کس پر؟ چائے پر۔ اگر ایک ایک کا حمل کریں تو بات درست نہیں: چائے پانی ہے، جی یہ بات درست ہے یا غلط ہے؟ غلط ہے۔ چائے جو ہے دودھ ہے، دیکھو یہ بات بھی درست نہیں۔ چائے چینی ہے، دیکھو چینی کا حمل بھی چائے پر صحیح نہیں۔ چائے پتی ہے، یہ بھی حمل صحیح نہیں۔ تو جب بھی ایک شے کی تقسیم ہو اجزاء کی طرف، کس کی طرف؟ اجزاء کی طرف، تو عطف مقدم ہوتا ہے حمل پر۔ پہلے سب کا ایک دوسرے پر عطف کرتے ہیں اور پھر حمل کرتے ہیں۔ تو چائے کس کا نام؟ دودھ، چینی، پتی اور پانی۔ تو ان کا ایک دوسرے پر عطف کرو، ان ساروں کو جوڑ دو اور پھر سارے مجموعے کا حمل کر دو کس پر؟ چائے کے اوپر۔ توجہ ہے؟ اب حمل صحیح ہو گیا، چائے ان ساروں کے مرکب کا نام ہے، مجموعے کا نام ہے۔ اسی طرح اَلسِّكَنْجَبِيْنُ خَلٌّ وَعَسَلٌ وَمَاءٌ اس میں صرف خل کا حمل کریں سکنجبین سرکے کا نام ہے، یہ بات بھی صحیح نہیں۔ سکنجبین صرف شہد کا نام ہے، اَلسِّكَنْجَبِيْنُ عَسَلٌ یہ حمل بھی صحیح نہیں۔ بلکہ کیا کرنا پڑے گا پہلے؟ پہلے عطف کرنا پڑے گا اور پھر جب سارے مل جائیں گے خَلٌّ وَعَسَلٌ وَمَاءٌ اس سارے مجموعے کا پھر حمل کریں گے سکنجبین پر، کیونکہ یہ سکنجبین کے اجزاء ہیں۔ تو جب بھی، جب بھی ایک شے کی تقسیم ہو کس کی طرف؟ اجزاء کی طرف تو عطف مقدم ہوتا ہے حمل پر، پہلے عطف کرتے ہیں اور پھر ساروں کا ملا کر حمل کرتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
اور جب شے کی تقسیم ہو جزئیات یعنی اپنے افراد کی طرف، کس کی طرف؟ اپنے افراد کی طرف، تو پھر حمل مقدم ہوتا ہے عطف پر۔ جیسے الْكَلِمَةُ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ۔ یہ کلمہ کی تقسیم ہو رہی ہے، یہ اسم، فعل اور حرف یہ کلمہ کے اجزاء ہیں کیا یہ سارے ملیں گے تو کلمہ بنے گا یا ان میں سے ہر ایک کلمہ کی قسم ہے؟ ہر ایک کلمہ کی قسم ہے، تو یہ کلمہ کی تقسیم ہو رہی ہے افراد کی طرف، قسموں کی طرف، جزئیات کی طرف، سمجھ میں آیا؟ جزئی اور فرد کا ایک معنی ہے، تو یہ کلمہ کی تقسیم ہو رہی ہے جزئیات کی طرف یعنی افراد کی طرف۔ اور جب بھی ایک شے کی تقسیم ہو افراد کی طرف تو وہاں حمل مقدم ہوتا ہے کس پر؟ عطف پر، پہلے حمل کرو گے پھر عطف کرو گے۔ تو الْكَلِمَةُ اسْمٌ وَفِعْلٌ وَحَرْفٌ تینوں کا ایک دوسرے پر عطف نہیں کرنا ورنہ تو کیا خرابی لازم آئے گی؟ ایک ہی چیز اسم بھی ہو، فعل بھی ہو، حرف بھی ہو پھر اس کو کیا کہیں گے کلمہ۔ بلکہ پہلے کیا کریں گے؟ حمل کریں گے: الْكَلِمَةُ اسْمٌ کلمہ کیا ہے؟ کلمہ اسم ہوتا ہے، وَفِعْلٌ اور کلمہ فعل ہوتا ہے، وَحَرْفٌ اور کلمہ حرف ہوتا ہے، اب بات ٹھیک بن گئی۔ تو جب شے کی تقسیم ہو إِلَى أَجْزَاءٍ تو پھر عطف مقدم ہوتا ہے حمل پر، اور جب شے کی تقسیم ہو إِلَى جُزْئِيَّاتٍ تو حمل مقدم ہوتا ہے عطف پر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
تو یہاں پر بھی اسی طرح ہے، اب دیکھیے سبق پر: وَهُوَ أَيِ الْاِسْمُ قِسْمَانِ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ۔ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ اسم کی طرف، تو اس کی جگہ ذرا الْاِسْمُ لے آؤ: الْاِسْمُ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ، اسم معرب اور مبنی ہے۔ درمیان میں کیا آیا؟ واو آیا، اور واو کس چیز کا فائدہ دیتا ہے؟ جمع کا۔ معلوم ہوا ایک ہی شے معرب بھی ہو اور مبنی بھی ہو اس کو اسم کہیں گے۔ تو جواب کیا گزر گیا؟ کہ یہ اسم کی تقسیم ہو رہی ہے کس کی طرف؟ اجزاء کی... اسم کی تقسیم ہو رہی ہے جزئیات کی طرف ہو رہی ہے نہ کہ اجزاء کی طرف، لہٰذا جب یہ جزئیات کی طرف تقسیم ہے تو یہاں حمل مقدم ہے عطف پر۔ دونوں کو ملا کر نہیں پھر حمل کریں گے بلکہ یوں ہوگا کہ الْاِسْمُ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ، اسم معرب ہوتا ہے دیکھو حمل کر دیا، اور اسم مبنی ہوتا ہے، اب بات ٹھیک بن گئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے اب۔ کہتے ہیں وَهُوَ أَيِ الْاِسْمُ قِسْمَانِ، اور وہ یعنی کہ اسم جو ہے قِسْمَانِ۔ قِسْمَانِ نکال کر کیا بتلانا چاہتے ہیں صاحبِ جامی؟ کہ جو آگے آ رہی ہیں مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ یہ اسم کی قسمیں ہیں، یہ اسم کے اجزاء نہیں ہیں، تو یہ تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلَى جُزْئِيَّاتٍ کے قبیل سے ہے اور اس کے اندر کیا مقدم ہوتا ہے؟ حمل مقدم ہوتا ہے عطف پر۔ یا تو یہ بتلانا چاہتے ہیں۔ یا دوسرا جواب دے رہے ہیں اسی کا کہ بھئی یہاں پر معرب اور مبنی یہ هُوَ کی خبر ہیں ہی نہیں، یہ هُوَ کی خبر... هُوَ سے کیا مراد ہے؟ اسم نا۔ یہ الْاِسْمُ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ یہاں تو اشکال لازم آتا تھا وہی اشکال جو میں نے ذکر کر دیا اور جواب بھی بتلا دیا کہ یہاں پر حمل مقدم ہے کس پر؟ عطف پر۔ صاحبِ جامی یا تو قِسْمَانِ کہہ کر اسی جواب کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ یہ جو آگے دو آ رہی ہیں یہ دو قسمیں ہیں اسم کی، اور جب قسم کی طرف تقسیم ہو تو وہاں حمل مقدم ہوتا ہے تو آپ بھی کیا کرنا؟ حمل کو مقدم رکھنا عطف پر۔
یا وہ یہ بتلانا چاہتے ہیں، دوسرا جواب دینا چاہتے ہیں، کہ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ اس کو خبر بناؤ ہی نا تاکہ اشکال لازم آئے، بلکہ خبر محذوف ہے قِسْمَانِ۔ خبر کیا ہے؟ قِسْمَانِ یہ خبر ہے: وَهُوَ قِسْمَانِ، اور وہ اسم دو قسم پر ہے۔ توجہ ہے؟ تو اب یہ قِسْمَانِ کو خبر بنا لو اور مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ اس کو اس سے بدل بنا لو، کیا بنا لو؟ بدل بنا لو۔ اور آپ جانتے ہیں کہ بدل اور مبدل منہ کا اعراب ایک ہوتا ہے، قِسْمَانِ یہ خبر ہے مرفوع ہے تو مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ یہ بھی مرفوع ہیں۔ تو یہ بدل ہیں، قِسْمَانِ ہے مبدل منہ دو قسمیں ہیں، کون سی دو قسمیں؟ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ معطوف اور معطوف علیہ کو ملاؤ اور اس کو بدل بنا دو۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ دو قسمیں ہیں۔ ایک ترکیب کہ یہ مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ کو کیا کر دو؟ قِسْمَانِ سے بدل بنا دو۔ دوسری ترکیب، اس کو بدل نہ بناؤ، ان کے لیے الگ مبتدا محذوف نکالو: أَيْ هُمَا مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ۔ اَلْاِسْمُ قِسْمَانِ اسم کی دو قسمیں ہیں، بھئی وہ کون سی قسمیں ہیں؟ هُمَا مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ وہ دو قسمیں جو ہیں معرب اور مبنی ہیں۔ تو هُمَا مبتدا اور مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ معطوف علیہ اور معطوف مل کر یہ اس کی خبر۔ توجہ ہے؟ یا دونوں کے لیے الگ الگ مبتدا نکال لو بھئی کہ وہ دو قسمیں ہیں: أَحَدُهُمَا مُعْرَبٌ وَثَانِيْهِمَا مَبْنِيٌّ۔ أَحَدُهُمَا محذوف نکالا یہ مبتدا اور مُعْرَبٌ اس کی خبر، توجہ ہے؟ اور ثَانِيْهِمَا یہ دوسرا مبتدا اور مَبْنِيٌّ اس کی خبر اس کی۔ تو دونوں کے لیے الگ الگ مبتدا محذوف نکال لو یا دونوں کے لیے اکٹھا ایک ہی محذوف مبتدا نکال لو، یا ان دونوں کو بدل بنا دو کس سے؟ قِسْمَانِ سے۔
تو دو جواب ہو گئے۔ کیا جواب؟ کہ قِسْمَانِ کیوں لے کر آئے صاحبِ جامی؟ یا تو وہ بتلانا چاہ رہے ہیں کہ یہ تقسیم تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلَى الْأَقْسَامِ ہے، تَقْسِيْمُ الشَّيْءِ إِلَى الْأَجْزَاءِ نہیں ہے، لہٰذا یہاں پر حمل مقدم ہے عطف پر۔ یا وہ یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ اس کو خبر بناؤ ہی نا بلکہ خبر کس کو بناؤ؟ قِسْمَانِ، محذوف یہ خبر ہے اور وہ اس کے لیے بدل ہے، یا اس کے لیے الگ مبتدا محذوف نکال لیں، دونوں کے لیے چاہے ایک ہی مبتدا محذوف نکالیں چاہے دونوں کے لیے الگ الگ نکال لیں۔
تو کہتے ہیں وَهُوَ أَيِ الْاِسْمُ قِسْمَانِ اور اسم جو ہے وہ دو قسم پر ہے: مُعْرَبٌ وَمَبْنِيٌّ معرب ہے اور مبنی ہے۔ معرب اور مبنی لِأَنَّهُ لَا يَخْلُوْ إِمَّا أَنْ يَّكُوْنَ مُرَكَّبًا مَعَ غَيْرِهِ أَوْ لَا۔ اب یہاں سے وجہِ حصر ذکر کر رہے ہیں، وجہِ حصر۔ بھئی پہلے ذرا اگلا متن دیکھ لیں، متن دیکھ لیں: فَالْمُعْرَبُ الْمُرَكَّبُ الَّذِيْ لَمْ يُشْبِهْ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ۔ معرب جو ہے وہ اسم ہے جو مرکب ہو جس کو جوڑا گیا ہو، الَّذِيْ لَمْ يُشْبِهْ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ جو کہ مبنی الاصل کے مشابہ نہیں ہے۔ مبنی الاصل کے مشابہ نہیں ہے۔ دیکھو مبنی الاصل تین چیزیں ہیں: فعلِ ماضی، فعلِ امر حاضر اور تمام حروف۔ فعلِ ماضی، فعلِ امر اور تمام حروف۔ دیکھو ان میں اسم ایک بھی نہیں ہے، فعلِ ماضی، فعلِ امر اور تمام حروف، تو ان تینوں کو کہتے ہیں مبنی الاصل۔ تو اسم جو مبنی ہوتا ہے ان کی ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ مشابہت آ جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسم بھی مبنی بن جاتا ہے بھئی۔
تو معرب کسے کہتے ہیں؟ کہ وہ مرکب ہو یعنی کسی کے ساتھ جوڑا گیا ہو ترکیب میں۔ توجہ ہے؟ ترکیب میں... اور یاد رکھنا ترکیب سے مراد ایسی ترکیب ہے جس میں اس کا عامل بھی ساتھ ہو، اس کا عامل بھی ساتھ ہو، اور نیز وہ مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہ ہو۔ تو دو قیدیں آ گئیں بھئی، دو قیدیں آ گئیں معرب کی تعریف میں: کیا؟ ایک کیا؟ کہ وہ ترکیب میں واقع ہو، جوڑا گیا ہو۔ دوسری قید کیا؟ مبنی الاصل کے مشابہ نہ ہو۔ توجہ سے بھئی! معرب کی تعریف کی دو چیزوں کے ساتھ: نمبر ایک کیا؟ وہ ترکیب میں جوڑا گیا ہو، ترکیب میں واقع ہو وہ اسم۔ اور دوسری بات، وہ مبنی الاصل کے مشابہ نہ ہو۔ ایک شرط ہے وجودی، ایک شرط ہے عدمی: ترکیب میں ہونا چاہیے اور مبنی الاصل کے مشابہ نہیں ہونا چاہیے۔ تو ایک شرط کیا ہے؟ وجودی، اس کا ہونا ضروری اور وہ کیا؟ ترکیب میں ہونا ضروری ہے۔ اور ایک شے کا نہ ہونا ضروری عدمی ہے اور وہ کیا ہے؟ کہ مبنی الاصل کے مشابہ نہ ہو۔ یاد رکھو صاحبِ کافیہ کے نزدیک اکیلا لفظِ زید آپ کہیں، زید یہ مبنی ہے معرب نہیں۔ صاحبِ کافیہ کا مذہب بیان کر رہا ہوں۔ صاحبِ کافیہ کے نزدیک اکیلا لفظ آپ کیا کہیں؟ زید کہیں زید۔ بھئی زید ویسے تو معرب ہے جَاءَنِيْ زَيْدٌ دیکھو اس پر رفع آ رہا ہے، لیکن جب یہ اکیلا ہو زید تو صاحبِ کافیہ کے نزدیک یہ معرب نہیں ہے بلکہ مبنی ہے، کیونکہ معرب کے لیے ان کے ہاں دو شرطیں ہیں: ایک تو وہ ترکیب میں واقع ہو اور ترکیب بھی ایسی ہو جس میں اس کا عامل بھی ساتھ موجود ہو، اور ساتھ وہ مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہ ہو، دونوں چیزیں ہونی چاہئیں۔ اور زید، زید ترکیب میں واقع ہے؟ اس کے ساتھ کوئی اور لفظ جڑا ہوا ہے؟ نہیں، یہ تو اکیلا ہے تو یہ ترکیب میں واقع نہیں ہے تو یہ معرب نہیں۔ تو اکیلا لفظِ زید جو ہے یہ صاحبِ کافیہ کے نزدیک مبنی ہے، کیونکہ معرب کے لیے کتنی شرطیں ہیں؟ دو شرطیں: پہلی شرط کیا؟ ترکیب میں ہو، اور یہ تو ترکیب میں ہی نہیں ہے اکیلا لفظِ زید ہے، تو یہ ان کے نزدیک مبنی ہے۔
اور ترکیب بھی ایسی کہ اس کے اندر اس کا عامل بھی موجود ہو بھئی، اور جیسے غُلَامُ زَيْدٍ، غُلَامُ زَيْدٍ۔ یہ غُلَامُ زَيْدٍ کے اندر جو لفظِ غلام آیا یہ بھی صاحبِ کافیہ کے نزدیک مبنی ہے۔ غُلَامُ زَيْدٍ میں جو غلام کا لفظ آیا یہ بھی صاحبِ کافیہ کے نزدیک مبنی ہے۔ کیوں؟ کیونکہ ابھی تو بتایا معرب کے اندر دو شرطیں ہیں: ایک تو یہ کہ ترکیب میں ہو اور ترکیب بھی کس قسم کی ہو کہ اس میں اس کا عامل بھی ہو، اور دوسری شرط کیا؟ مبنی الاصل کے مشابہ نہ ہو۔ تو یہ غُلَامُ زَيْدٍ اس کے اندر غلام کا لفظ ترکیب میں تو ہے، زید کے ساتھ جڑا ہوا ہے، لیکن اس کے اندر غلام کا عامل نہیں ہے۔ غلام پر آپ کیا پڑھنا چاہتے ہیں؟ رفع، رفع خود بخود آتا ہے یا عامل کی وجہ سے آتا ہے؟ عامل کی وجہ سے، تو رفع نہیں پڑھ سکتے۔ نصب پڑھنا چاہتے ہیں، نصب خود آتا ہے یا عامل کی وجہ سے؟ عامل کی وجہ سے، عامل تو کوئی نہیں ہے تو نصب بھی نہیں پڑھ سکتے۔ اور جر بھی نہیں پڑھ سکتے کیونکہ کوئی عاملِ جر بھی نہیں ہے۔ تو کیسے پڑھیں گے؟ غُلَامْ زَيْدٍ۔ اس میں غلام کیا ہے؟ مبنی ہے صاحبِ کافیہ کے نزدیک، ترکیب میں تو واقع ہے لیکن ساتھ اس کا عامل نہیں۔ ہاں آپ اس کو غُلَامُ زَيْدٍ بھی پڑھ دیں گے تو یہ جو آپ نے میم پر پیش پڑھا یہ ویسے حرکت ہے اعراب نہیں، تو یہ صاحبِ کافیہ کے نزدیک مبنی ہی ہے بھئی، کیونکہ معرب کسے کہتے ہیں وہ جو ترکیب میں ہو اور ترکیب بھی ایسی ہو جس میں اس کا عامل ہو بھئی۔ ہاں البتہ غُلَامُ زَيْدٍ اس میں جو زید ہے یہ معرب ہے صاحبِ کافیہ کے نزدیک، کیونکہ یہ ترکیب میں بھی واقع ہے اور ترکیب بھی ایسی ہے جس میں عامل بھی موجود ہے یہ مضاف اس کو جر دے رہا ہے، اور نیز یہ مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہیں ہے، توجہ ہے؟ تو لہٰذا یہ معرب ہے۔ تو غُلَامُ زَيْدٍ میں غلام کا لفظ یہ مبنی ہے صاحبِ کافیہ کے نزدیک، اور زید کا لفظ یہ معرب ہے بھئی۔
نیز وہ لفظ مبنی الاصل کے مشابہ نہیں ہونا چاہیے، یعنی فعلِ ماضی، فعلِ امر اور حرف کے مشابہ نہیں ہونا چاہیے۔ اور آپ کو آگے چل کر بتائیں گے یہ مشابہت سے مراد مناسبت ہے، اور خاص مناسبتیں مراد ہیں، کیا مراد ہیں؟ خاص مناسبتیں مراد ہیں۔ جیسے دیکھو، جیسے مثلاً اسمِ اشارہ اور اسمِ موصول یہ دونوں حرف کے مشابہ ہیں اس لیے یہ دونوں بھی مبنی ہیں۔ حرف تو ہیں مبنی الاصل، اور جو اس کے مشابہ ہو جائے گا وہ بھی کیا بن جائے گا؟ مبنی۔ اسمِ اشارہ بھی حرف کے مشابہ، اسمِ موصول بھی حرف کے مشابہ۔ بھئی کس طرح حرف کے مشابہ؟ کہتے ہیں جس طرح حرف اپنا معنی ادا کرنے میں محتاج ہے کہ اس کے ساتھ اور کلمے جڑیں پھر یہ اپنے معنی پر دلالت کرتا ہے ویسے دلالت نہیں کرتا، اسی طرح اسمِ اشارہ بھی مشار الیہ کا محتاج ہے۔ بھئی اسمِ اشارہ هٰذَا یہ تو میں کتاب کی طرف بھی کر سکتا ہوں هٰذَا اشارہ، قلم کی طرف بھی کر سکتا ہوں، تو جب تک میں اشارہ نہیں کروں گا آپ کو کیا پتا چلے گا هٰذَا سے کیا مراد ہے؟ تو هٰذَا کے لیے کیا ضروری؟ هٰذَا اسمِ اشارہ ہے اس کے لیے مشار الیہ ہونا ضروری، تو یا ہاتھ سے اشارہ کرنا پڑے گا اشارہِ حسیہ، یا لفظوں کے اندر میں کہتا ہوں مثلاً هٰذَا الْكِتَابُ یہ والی کتاب، تو لفظوں میں میں کس کی طرف اشارہ کر رہا ہوں؟ مشار الیہ کا پتا چل رہا ہے آپ کو یا نہیں؟ کس کی طرف اشارہ کر رہا ہوں؟ کتاب کی طرف۔ اور کبھی لفظوں میں تو میں لفظ الْكِتَابُ نہیں لاتا، صرف ہاتھ سے اشارہ کر دیتا ہوں: هٰذَا۔ اب بھی آپ سمجھ گئے کہ هٰذَا سے کیا مراد ہے؟ یہ کتاب مراد ہے جس کی طرف میں نے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ تو هٰذَا کے لیے ہمیشہ کیا چاہیے؟ مشار الیہ، اور وہ مشار الیہ لفظوں میں بھی ذکر ہو سکتا ہے اور ہاتھ وغیرہ کے ذریعے بھی اس کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔ تو معلوم ہوا اسمِ اشارہ کا معنی سمجھ میں ہی نہیں آئے گا جب تک مشار الیہ کا پتا نہ چل جائے، اور مشار الیہ کا پتا کبھی لفظوں سے چلتا ہے اور کبھی اشارہِ حسیہ وغیرہ سے یا کوئی قرینہ ہوتا ہے وہ بتلاتا ہے۔ تو معلوم ہوا اسمِ اشارہ کس کا محتاج؟ مشار الیہ کا، اس کے بغیر اس کا معنی سمجھ میں نہیں آئے گا کیونکہ هٰذَا کا معنی تو ہے یہ، یہ تو دنیا کی کوئی بھی چیز ہو سکتی ہے جو بھی مذکر ہے، تو جب تک اس کے لیے مشار الیہ نہیں آئے گا اس کا معنی سمجھ میں نہیں آئے گا کہ اس هٰذَا سے کیا مراد ہے۔
اور اسی طرح اسمِ موصول ہے۔ اسمِ موصول کے لیے آپ جانتے ہیں آگے صلہ ضرور چاہیے، جب تک اسمِ موصول کے ساتھ صلہ نہیں ملے گا اسمِ موصول کا معنی آپ کو سمجھ میں نہیں آئے گا۔ جَاءَ الَّذِيْ آیا وہ جو کہ، آیا وہ جو کہ، کچھ بات سمجھ میں آئی؟ نہیں، آگے صلہ لاؤں گا اب بات آپ کو سمجھ میں آئے گی: جَاءَ الَّذِيْ ضَرَبَكَ آیا وہ آدمی جس نے آپ کی پٹائی کی تھی۔ اب دیکھو بات سمجھ میں آ گئی، الَّذِيْ کے آگے ضَرَبَكَ یہ میں نے صلہ جوڑ دیا اب بات پوری ہو گئی۔ تو موصول کا معنی سمجھ میں نہیں آتا جب تک اس کے ساتھ صلہ جوڑ دیں۔ تو اسمِ موصول صلے کا محتاج اپنا معنی ادا کرنے میں، اور اسمِ اشارہ مشار الیہ کا محتاج اپنا معنی ادا کرنے میں، تو یہ کس کی طرح ہو گئے؟ حرف کی طرح ہو گئے، حرف بھی اپنا معنی ادا کرنے میں اور کلموں کا محتاج ہے۔ تو جب یہ حرف کے مشابہ ہوئے، وہ تو تھا مبنی الاصل تو یہ بھی کیا بن گئے؟ مبنی بن گئے۔ اس لیے اسمِ اشارہ مبنیات کے قبیل سے ہے، اسمِ غیرِ متمکن ہے، اسی لیے اسمِ موصول جو ہے وہ مبنیات میں سے ہے وہ غیرِ متمکن ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو معلوم ہوا صاحبِ کافیہ کے نزدیک معرب کسے کہیں گے؟ وہ اسم جو ترکیب میں واقع ہو اور ترکیب بھی ایسی ہو جس میں اس کا عامل بھی ہو، اور نیز وہ مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہ ہو اور ہر مشابہت نہیں مراد خاص مشابہتیں مراد ہیں۔
اچھا اب وجہِ حصر ذکر کرنے لگے ہیں، وجہِ حصر۔ دیکھیے بھئی کتاب پر۔ کہتے ہیں لِأَنَّهُ لَا يَخْلُوْ إِمَّا أَنْ يَّكُوْنَ مُرَكَّبًا مَعَ غَيْرِهِ أَوْ لَا۔ وجہِ حصر، کہتے ہیں لِأَنَّهُ لَا يَخْلُوْ اس لیے کیونکہ اسم وہ خالی نہیں ہے إِمَّا أَنْ يَّكُوْنَ مُرَكَّبًا مَعَ غَيْرِهِ أَوْ لَا یا تو وہ اسم غیر کے ساتھ مرکب ہوگا یا مرکب نہیں، غیر کے ساتھ جوڑا گیا ہوگا یا غیر کے ساتھ نہیں جوڑا گیا ہوگا۔ اگر نہیں جوڑا گیا وہ کیا؟ مبنی۔ اور اگر جوڑا گیا ہے پھر: إِمَّا أَنْ يُشْبِهَ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ أَوْ لَا پھر وہ مبنی الاصل کے مشابہ ہوگا یا مشابہ نہیں۔ اگر مبنی الاصل کے مشابہ ہے تو بھی مبنی ہوگا، اور اگر مشابہ نہیں تو پھر وہ معرب ہوگا۔ وجہِ حصر سمجھ میں آئی؟ پھر دیکھو ادھر دیکھیے کہ اسم یا تو ترکیب میں واقع ہوگا یا واقع نہیں، دو صورتیں ہو گئیں۔ پھر ترکیب میں جب وہ واقع ہو گیا پھر دو صورتیں ہیں: یا تو وہ مبنی الاصل کے مشابہ ہوگا یا مشابہ نہیں ہوگا۔ تو تین صورتیں بنتی ہیں: اگر وہ ترکیب میں نہ ہو، ترکیب میں نہ ہو تو بھی مبنی۔ اور اگر ترکیب میں واقع ہے لیکن مبنی الاصل کے مشابہ ہے تو بھی وہ مبنی ہے۔ اور اگر ترکیب میں واقع ہے اور مبنی الاصل کے مشابہ نہیں ہے تو وہ معرب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ اب وجہِ حصر بھی دوبارہ دیکھو اس کو بھی ذکر کریں گے اور پھر آپ کو بتائیں گے کہ معرب وہ ہے جس میں دونوں شرطیں پوری ہوں: ترکیب میں بھی واقع ہو اور مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہ ہو، وہ معرب ہے اور باقی صورتیں جو ہیں وہ مبنی کی ہیں بھئی۔
کہتے ہیں لِأَنَّهُ لَا يَخْلُوْ إِمَّا أَنْ يَّكُوْنَ مُرَكَّبًا مَعَ غَيْرِهِ أَوْ لَا اس لیے کیونکہ اسم وہ خالی نہیں ہے یا تو وہ غیر کے ساتھ مرکب ہوگا یا نہیں ہوگا۔ وَالْأَوَّلُ اور پہلا یعنی وہ جو مرکب ہے غیر کے ساتھ، إِمَّا أَنْ يُشْبِهَ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ أَوْ لَا وہ یا تو مبنی الاصل کے مشابہ ہوگا یا نہیں ہوگا۔ وَهٰذَا أَعْنِي الْمُرَكَّبَ الَّذِيْ لَمْ يُشْبِهْ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ اور یہ یعنی وہ مرکب جو مبنی الاصل کے مشابہ نہیں ہے، هُوَ الْمُعْرَبُ وہ معرب ہے۔ وَمَا عَدَاهُ اور اس کے علاوہ جو ہے، أَعْنِي غَيْرَ الْمُرَكَّبِ یعنی وہ جو مرکب ہی نہیں ہے ترکیب میں ہی واقع نہیں ہے، اسی طرح وَالْمُرَكَّبَ الَّذِيْ يُشْبِهُ مَبْنِيَّ الْأَصْلِ اور اسی طرح وہ مرکب جو مبنی الاصل کے مشابہ ہے، مَبْنِيٌّ یہ دونوں کیا ہیں؟ مبنی ہیں۔ جو ترکیب میں واقع نہیں وہ بھی مبنی اور جو مبنی الاصل کے مشابہ ہے وہ بھی مبنی ہے۔
چلیے بس کریں بس بھئی، بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی، حل ہو گیا سارا؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ۔