دیکھیے بھئی آگے سبق کتاب پر:
فَفِي هٰذَا الْكِتَابِ الضَّمِيرُ الْمَجْرُورُ الَّذِي فِي نَفْسِهِ يَحْتَمِلُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَا الْمَوْصُولَةِ الَّتِي هِيَ عِبَارَةٌ عَنِ الْكَلِمَةِ وَهٰذَا هُوَ الظَّاهِرُ لِيَكُونَ عَلَى طِبْقِ مَا سَبَقَ فِي وَجْهِ الْحَصْرِ مِنْ كَيْنُونَةِ الْمَعْنَى فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ۔
بھئی حاصل محصول کی بحث چل رہی ہے۔ گزشتہ سبق میں اس حاصل محصول کی بحث کا تیسرا اور چوتھا حصہ پڑھا تھا۔ اور یہ ساری تقریر چل رہی ہے ملا جامی رحمہ اللہ کی بھئی۔ ملا جامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں معنی اسمی اور معنی حرفی کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہ یہ دونوں جو ہیں وضع کے اعتبار سے ہی دونوں میں فرق ہے۔ ایک ہے لفظِ مِنْ اور ایک ہے اس کا معنی، اور ایک ہے لفظِ ابتداء اور ایک ہے اس کا معنی۔ ان دونوں کے درمیان وضع کے اعتبار سے ہی فرق ہے۔ لفظِ ابتداء کو وضع کیا گیا ہے معنی کلی کے لیے، اور لفظِ مِنْ کو وضع کیا گیا ہے معنی جزئی کے لیے۔ تو ابتداء کا معنی بھی شروع کرنا، مِنْ کا معنی بھی شروع کرنا، لیکن ابتداء کا جو معنی ہے شروع کرنا وہ کلی ہے بھئی، اور مِنْ کا جو معنی ہے شروع کرنا وہ ایک جزئی ہے، وہ ہمیشہ دو خاص چیزوں کے درمیان ہو گا۔ تو اس کے لیے ایک خاص فعل بھی ذکر ہونا چاہیے ساتھ اور خاص جگہ یا زمانہ بھی ذکر ہونا چاہیے، پھر ہی اس مِنْ کا معنی سمجھ میں آئے گا بھئی، اس کے بغیر معنی سمجھ میں نہیں آئے گا۔
تو معلوم ہوا یہ جو مِنْ ہے یہ جزئیات کے لیے وضع ہے اور اس کا معنی مستقل نہیں ہے، اس کے لیے وہ متعلقات ذکر ہوں گے تو پھر ہی معنی سمجھ میں آئے گا، اس کے بغیر سمجھ میں نہیں۔ تو یہ معلوم ہوا یہ مستقل بالمفہوم نہیں۔ وہ متعلقات ہیں تو شروع کرنے والا معنی بھی ہے ان کے درمیان، اور اگر وہ متعلقات نہیں تو ان کے درمیان شروع کرنے والا معنی بھی نہیں۔ معلوم ہوا اس کا دارو مدار متعلقات پر ہے۔ وہ متعلقات ہیں تو شروع کرنے والا معنی ہے ورنہ نہیں۔ معلوم ہوا یہ مستقل بالمفہوم نہیں۔ جب مستقل بالمفہوم نہیں تو معلوم ہوا یہ والا جو شروع کرنے کا معنی مِنْ سے مفہوم ہو رہا ہے، جو جزئی معنی ہے دو مخصوص چیزوں کے درمیان، معلوم ہوا نہ یہ محکوم علیہ بن سکتا ہے اور نہ محکوم بہ، کیونکہ محکوم علیہ اور محکوم بہ میں ضروری ہے کہ عقل کی قصداً ان کی طرف توجہ ہو تاکہ ان کے درمیان پھر نسبت کا اعتبار کیا جا سکے۔ جب دو چیزوں کی طرف قصداً عقل کی توجہ ہو گی تو ان کے درمیان نسبت کا بھی اعتبار کیا جا سکتا ہے، اگر قصداً توجہ ہی نہیں ہے تو نسبت کا اعتبار ان دونوں کے درمیان کیسے کریں گے بھئی۔
اور پھر اس کے بعد شرح کا چوتھا حصہ بھی ہم نے پڑھا تھا وَإِذَا عَرَفْتَ هٰذَا سے، جس کے اندر ایک اعتراض کا جواب دیا تھا ملا جامی رحمہ اللہ نے۔ اعتراض یہ ہوتا تھا کہ علامہ ابن حاجب نے فِي نَفْسِهِ کی جو ہاء ضمیر ہے وہ ایضاح کے اندر معنی کی طرف راجع کی ہے، اور آپ نے یہاں پر فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر مَا دَلَّ یعنی کلمہ کی طرف راجع کی ہے۔ تو اس کا جواب دیا کہ بھئی چاہے فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر معنی کو راجع کریں یا کلمہ کو راجع کریں دونوں کا مآل ایک ہی ہے، دونوں ایک ہی چیز کی طرف لوٹتی ہیں، دونوں کا نتیجہ ایک ہی ہے، دونوں سے مراد جو ہے وہ معنی کا مستقل ہونا ہے کہ وہ معنی کیا ہے؟ مستقل بالمفہوم ہے، مستقلاً سمجھ میں آ رہا ہے۔ تو اس سے ضمیر کے مرجع کے اختلاف سے معنی میں کوئی خرابی لازم نہیں آتی۔ دونوں صورتوں میں مراد یہی ہے کہ یہ معنی مستقل بالمفہوم ہے۔ یعنی اسم کا معنی بھی مستقل بالمفہوم ہے، اور آگے فعل آئے گا، فعل کا معنی بھی مستقل بالمفہوم ہے، جبکہ حرف جو ہے اس کا معنی مستقل بالمفہوم نہیں ہے کیونکہ اس میں فِي غَيْرِهَا کی قید ہے۔ اس میں وہ غیر یعنی متعلقات ذکر ہوں گے تو پھر ہی حرف کا معنی سمجھ میں آئے گا، ویسے سمجھ میں نہیں آئے گا۔
اب آئیے بھئی اگلا پانچواں حصہ ہے شرح کا بھئی:
فَفِي هٰذَا الْكِتَابِ الضَّمِيرُ الْمَجْرُورُ الَّذِي فِي نَفْسِهِ يَحْتَمِلُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَا الْمَوْصُولَةِ الَّتِي هِيَ عِبَارَةٌ عَنِ الْكَلِمَةِ۔
یہاں ایک اور اعتراض کا جواب دیں گے، اگرچہ وہ بات پہلے بھی واضح ہو چکی ہے لیکن اس کی مزید وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ اعتراض یہ ہوتا ہے کہ اے صاحبِ جامی! فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر معنی کو راجع کریں یا کلمہ کو راجع کریں دونوں کا مآل اور مرجع ایک ہی ہے اور وہ کیا ہے؟ کہ وہ معنی کس قسم کا ہوتا ہے؟ مستقل بالمفہوم۔ جب دونوں کا مآل ایک ہی ہے پھر آپ کو کیا ضرورت پیش آئی کہ آپ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کلمہ کو راجع کریں؟ جب دونوں کا مآل ایک ہے، دونوں کا؟ جب دونوں کا مآل ایک ہے تو علامہ ابن حاجب نے معنی کو راجع کیا تو آپ بھی معنی کو راجع کر دیں نا، مآل تو ایک ہی ہے دونوں کا، لیکن پھر بھی آپ نے کس کی طرف راجع کر دی؟ کلمہ کو۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ تو آپ کو تو اسی کی طرف راجع کرنا چاہیے تھا، مآل تو ایک ہی ہے، کیا ضرورت تھی علامہ ابن حاجب کی مخالفت کرنے کی، آپ نے کیوں ان کی مخالفت کی؟
تو اس کا جواب دیں گے، آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی دیکھیے فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر ہم نے کلمہ کو اس لیے راجع کی کیونکہ ماقبل میں وجۂ حصر گزری تھی، اور وجۂ حصر کے اندر علامہ ابن حاجب نے کافیہ کے اندر ذکر کیا تھا: لِأَنَّهَا إِمَّا أَنْ تَدُلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهَا۔ وہاں فِي نَفْسِهَا کی ضمیر لائے تھے اور فِي نَفْسِهَا کی ہاء ضمیر وہ تو معنی کو نہیں لوٹ سکتی کیونکہ معنی کا لفظ تو مذکر ہے اور فِي نَفْسِهَا کی ضمیر تو مؤنث ہے، تو وہاں تو قطعی طور پر اس ضمیر کو کلمہ کی طرف ہی لوٹانا پڑے گا۔ کس کی طرف؟ کلمہ۔ یعنی ایسا معنی فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ جو اس کلمہ کی ذات میں ہی ہو، اور کلمہ کی ذات میں ہی ہونے کا معنی کیا ہے؟ کہ وہ مستقلاً اس سے سمجھ میں آئے۔ تو وجۂ حصر کے اندر علامہ ابن حاجب نے فِي نَفْسِهِ کے آخر میں مؤنث کی ضمیر یعنی فِي نَفْسِهَا کہا تھا اور وہ ضمیر کس کو راجع کی تھی؟ کلمہ کو راجع کی تھی۔ توجہ ہے؟ تو وہاں اجمالاً اسم کی تعریف گزر گئی تھی۔ اب یہاں تفصیلاً اسم کی تعریف آ رہی ہے: اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ۔ تو وہاں اجمالاً ایک بات ذکر ہوئی تھی، یہاں اب تفصیلاً اسم کی تعریف آ رہی ہے، تو وہاں وہ ضمیر کس کو راجع تھی؟ کلمہ کو، تو یہاں بھی کلمہ کو ہی راجع کرنی چاہیے تاکہ اجمال اور تفصیل ایک دوسرے کے مخالف نہ ہو جائیں بھئی۔ ورنہ تو پھر اشکال آتا کہ وہاں پر کس کو ضمیر راجع؟ وجۂ حصر میں کلمہ کو، اور یہاں آپ کس کی طرف راجع کر رہے ہیں؟ معنی کی طرف۔ تو جواب دیا کہ بھئی وہاں چونکہ ایک چیز اجمالاً پہلے گزر چکی ہے تو ہم چاہتے تھے کہ دونوں میں مخالفت نہ ہو، دونوں ایک جیسے رہیں، وہاں جب کلمہ کو راجع تو یہاں بھی مَا دَلَّ کو راجع یعنی کلمہ ہی کو راجع کر دو۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اور علامہ ابن حاجب، انہوں نے ایضاح کے اندر اس ضمیر کو معنی کی طرف راجع کیا ہے، کس کی طرف؟ معنی۔ وجہ یہ کہ وہاں پر مَعْنًى فِي نَفْسِهِ سے پہلے کوئی ایسی عبارت نہیں گزری جس میں فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کلمہ کو راجع ہو۔ کافیہ میں تو پہلے فِي نَفْسِهَا پہلے بھی گزرا اور وہ ضمیر کس کو راجع تھی؟ کلمہ کو، تو بعد والی کو بھی ہم نے کس کی طرف راجع کیا؟ کلمہ کو۔ لیکن ایضاح میں تو فِي نَفْسِهِ سے پہلے کوئی ایسی عبارت نہیں گزری کہ جس میں ضمیر کس کو لوٹ رہی ہو؟ کلمہ کو۔ تو وہاں کلمہ کی طرف کوئی ضمیر پہلے لوٹ ہی نہیں رہی تھی تو لہٰذا اس میں پھر ظاہر یہی تھا کہ اس کو کس کی طرف لوٹایا جائے؟ معنی کی طرف لوٹایا جائے، کیونکہ مآل تو دونوں کا ایک ہی ہے، چاہے کلمہ کو لوٹاؤ اور چاہے معنی کو، لیکن فِي نَفْسِهِ کی ضمیر کے قریب کون تھا؟ معنی کا لفظ تھا، اور ضمیر کو قریب کی طرف لوٹانا اولیٰ ہے بجائے اس کے کہ بعید کی طرف لوٹایا جائے۔ تو وہاں پر صاحبِ کافیہ نے فِي نَفْسِهِ کی ضمیر معنی ہی کی طرف لوٹائی، کیونکہ ماقبل میں ایسی کوئی عبارت نہیں تھی جس کی وجہ سے اجمال اور تفصیل میں مخالفت ہونے کا خدشہ ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اور تو کہتے ہیں ہم نے کس کی طرف لوٹائی؟ شارحِ جامی کیا فرماتے ہیں ہم نے کلمہ کی طرف لوٹائی۔ توجہ سے سنو، اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ۔ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر ہم نے کس کی طرف لوٹائی؟ مَا دَلَّ مَا کی طرف لوٹائی اور مَا سے کیا مراد ہے؟ کلمہ۔ کلمہ، میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ جب ضمیر کو کسی لفظ کی طرف لوٹایا جائے اور وہ لفظ اور اس کے معنی میں تذکیر و تانیث کے اعتبار سے مخالفت ہو، مثلاً لفظ مذکر ہے اور معنی مؤنث، یا لفظ مؤنث ہے اور معنی مذکر ہے، تو اس میں پھر دونوں کی رعایت رکھنا جائز ہے۔ آپ چاہیں تو لفظ کی رعایت رکھیں، اگر لفظ مذکر ہے تو ضمیر بھی مذکر کی لے آؤ اگرچہ معنی مؤنث ہی کیوں نہ ہو، یا لفظ اگر مؤنث ہے تو آپ ضمیر بھی کون سی لے آؤ؟ مؤنث کی لے آؤ اگرچہ معنی مذکر ہی کیوں نہ ہو۔ تو لفظ کی رعایت رکھنا بھی صحیح اور معنی کی رعایت رکھنا بھی صحیح ہے کہ آپ ضمیر کس کی لحاظ رکھتے ہوئے لے آئیں؟ معنی، جو معنی مذکر یا مؤنث ہے اس کے مطابق ضمیر لے آئیں بے شک لفظ کی مخالفت ہو جائے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو یہاں پر آپ کو بتلائیں گے ملا جامی رحمہ اللہ کہ صاحبِ کافیہ نے کمال کیا، وہاں فِي نَفْسِهَا میں ہاء ضمیر کس کو راجع کی؟ کلمہ کو، وجۂ حصر میں فِي نَفْسِهَا مؤنث ضمیر ہے، کس کو راجع کی؟ کلمہ کو۔ اور یہاں جو اسم کی تعریف کی اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ ہاء ضمیر مذکر کی لے کر آئے اور کس کو ہم نے لوٹائی یہ؟ ہم نے کس کو لوٹائی؟ مَا موصولہ، اور مَا موصولہ لفظوں میں کیا ہے؟ مذکر، لیکن معنی کیا ہے اس کا، مراد کیا ہے یہاں اس سے؟ کلمہ، تو لفظِ مَا مذکر لیکن اس کا معنی کلمہ کیا ہے؟ مؤنث۔ تو صاحبِ کافیہ معنی کی رعایت رکھتے ہوئے فِي نَفْسِهَا بھی کہہ سکتے تھے یہاں، معنی کی رعایت بھی رکھ سکتے تھے، لیکن انہوں نے معنی کی رعایت نہیں رکھی بلکہ کس کی رعایت رکھی؟ لفظ کی، اور مَا کا لفظ کیا ہے؟ مذکر، تو فِي نَفْسِهِ کون سی ضمیر لائے؟ مذکر والی لائے۔ اب یہ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر مَا کو لوٹانا بھی صحیح اور یہی ضمیر اگر آپ چاہتے ہیں معنی کو راجع کرنا چاہتے ہیں، معنی کو بھی راجع کر سکتے ہیں کیونکہ مذکر کی ضمیر ہے اور معنی کا لفظ بھی کیا ہے؟ مذکر، تو ایسی ضمیر لائے جس میں دونوں احتمال ہو گئے۔ وہ اجمال اور یہ ہے تفصیل، اجمال اور تفصیل میں مخالفت بھی نہیں آئی، کیونکہ یہ ضمیر مَا کو آپ راجع کر سکتے ہیں اور مَا سے کیا مراد ہے؟ کلمہ مراد ہے، اور آپ چاہیں تو اس ضمیر کو کس کی طرف لوٹا دیں؟ معنی کی طرف بھی لوٹا دیں تو یہ مطابق ہو جائے گا ایضاح کے، اس میں بھی کس کو لوٹائی ہے؟ معنی کو۔ تو مذکر ضمیر لائے اسی لیے یہ بتلانے کے لیے کہ آپ دونوں میں سے جس کی طرف چاہیں ضمیر کو لوٹا دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب دیکھیے بھئی کتاب پر: کہتے ہیں فَفِي هٰذَا الْكِتَابِ الضَّمِيرُ الْمَجْرُورُ الَّذِي فِي نَفْسِهِ تو اس کتاب کے اندر، کتاب سے مراد ہے کافیہ، کیا مراد ہے؟ کافیہ میں ہے نا اسم کی تعریف کی اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ، تو یہ جو فِي نَفْسِهِ کی ضمیر جو اس کتاب یعنی کافیہ میں ہے۔ تو کہتے ہیں فَفِي هٰذَا الْكِتَابِ الضَّمِيرُ الْمَجْرُورُ الَّذِي فِي نَفْسِهِ اس کتاب یعنی کافیہ کے اندر وہ ضمیرِ مجرور جو کہ فِي نَفْسِهِ میں ہے، يَحْتَمِلُ اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَا الْمَوْصُولَةِ کہ یہ لوٹے مَا موصولہ کی طرف الَّتِي هِيَ عِبَارَةٌ عَنِ الْكَلِمَةِ وہ مَا موصولہ جو کس سے عبارت ہے؟ کلمہ سے یعنی جس سے کلمہ مراد ہے، وَهٰذَا هُوَ الظَّاهِرُ اور یہی ظاہر بھی ہے کہ یہ ضمیر کس کو لوٹائی جائے؟ مَا موصولہ کو لوٹائی جائے، یہی ظاہر بھی ہے۔ یعنی معنی کو نہ لوٹائیں بلکہ کس کو لوٹائیں؟ مَا کو لوٹائیں اور مَا سے کیا مراد ہے؟ کلمہ، تاکہ یہ جو تفصیل ہے یہ مطابق ہو جائے کس کے؟ وہ جو اجمال آیا تھا وجۂ حصر میں۔ وجۂ حصر میں فِي نَفْسِهَا کی ضمیر مؤنث تھی کس کو راجع تھی؟ کلمہ کی، تو ظاہر یہی ہے کہ یہاں پر بھی فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کس کو لوٹا دیں؟ مَا موصولہ کو اور اس سے کیا مراد ہے؟ کلمہ، تو یعنی دونوں جگہ عبارت ایک جیسی ہو جائے گی۔
تو کہتے ہیں وَهٰذَا هُوَ الظَّاهِرُ اور یہی ظاہر ہے کہ یہ ضمیر کس کو لوٹے؟ مَا موصولہ کو جو کلمہ سے عبارت ہے، لِيَكُونَ عَلَى طِبْقِ مَا سَبَقَ فِي وَجْهِ الْحَصْرِ تاکہ یہ مطابق ہو جائے، طِبْقٌ بمعنی مطابق کے ہے، تاکہ یہ مطابق ہو جائے وہ جو ماقبل میں گزرا تھا فِي وَجْهِ الْحَصْرِ کس میں؟ وجۂ حصر میں۔ کیا گزرا تھا؟ مِنْ بیانیہ ہے، مِنْ كَيْنُونَةِ الْمَعْنَى فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ یعنی معنی کا نفسِ کلمہ میں ہونا، معنی کا وہاں بھی ہاء ضمیر راجع تھی کلمہ کو، وہاں فِي نَفْسِهَا تھا، ایسا معنی جو کس میں ہے؟ کلمہ کی ذات میں ہے، تو یہاں پر بھی مَعْنًى فِي نَفْسِهِ یہاں بھی ہاء ضمیر مَا کو راجع اور مَا سے کیا مراد کلمہ، تو ایسا معنی فِي نَفْسِهِ جو کس کی ذات میں ہے؟ کلمہ کی ذات میں ہے، دونوں کا معنی ایک ہی ہے۔ یہ معنی ہے لِيَكُونَ عَلَى طِبْقِ مَا سَبَقَ فِي وَجْهِ الْحَصْرِ مِنْ كَيْنُونَةِ الْمَعْنَى فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ تاکہ یہ جو ہے مطابق ہو جائے وہ جو مقدم گزر چکا ہے وجۂ حصر کے اندر، یعنی کہ معنی کا ہونا نفسِ کلمہ میں، معنی کا ہونا کلمہ کی ذات میں۔
وَيَحْتَمِلُ اور اس یہ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر اس میں یہ بھی احتمال ہے أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْمَعْنَى کہ یہ کس کی طرف لوٹے؟ معنی کی طرف لوٹے، وَلِذَا ذَكَّرَ الضَّمِيرَ اور اسی لیے علامہ ابن حاجب ضمیر کو مذکر لائے ہیں، اسم کی تعریف میں فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر مذکر لائے ہیں۔ توجہ ہے؟ پہلا احتمال کیا؟ کہ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کس کو راجع؟ مَا موصولہ کو، اور مَا موصولہ کس سے عبارت ہے؟ کلمہ سے تو گویا کلمہ کو راجع۔ اور دوسرا احتمال کیا؟ کہ یہ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کس کو راجع کر لیں؟ معنی کو، اور اسی لیے صاحبِ کافیہ اس کو مذکر لائے ہیں یہ بتلانے کے لیے کہ دونوں احتمال یہاں ہو سکتے ہیں۔
وَلِذَا ذَكَّرَ الضَّمِيرَ اور اسی لیے علامہ ابن حاجب جو ہیں ضمیر کو مذکر لائے ہیں، تَنْبِيهًا عَلَى صِحَّةِ إِرَادَةِ كِلَا الْمَعْنَيَيْنِ متنبہ کرنے کے لیے اس بات پر کہ دونوں معنوں کا ارادہ کرنا صحیح ہے۔ دونوں معنوں کا ارادہ کرنا صحیح ہے، یعنی مَا کی طرف بھی ضمیر کو لوٹانا صحیح ہے اور معنی کی طرف ضمیر کو لوٹانا بھی صحیح ہے۔
وَلٰكِنَّ عِبَارَةَ الْمُفَصَّلِ ظَاهِرَةٌ فِي الْمَعْنَى الْأَخِيرِ۔ مفصل کے اندر جو آیا تھا مَعْنًى فِي نَفْسِهِ، ایضاح میں صاحبِ کافیہ نے کیا بتلایا کہ یہ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کس کو راجع؟ معنی کو راجع، کیوں؟ کیونکہ وہاں پر ظاہر یہی تھا کہ یہ ضمیر کس کو راجع ہے؟ معنی کو، کیونکہ ضمیر قریب والی چیز کو راجع کی جاتی ہے، اور نیز وہاں پر ماقبل میں کوئی ایسی عبارت نہیں گزری تھی کہ جس کے اندر فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کس کو لوٹائی گئی ہو؟ کلمہ کو لوٹائی گئی ہو، وہاں کوئی ایسی عبارت نہیں گزری تھی۔ تو کہتے ہیں وَلٰكِنَّ عِبَارَةَ الْمُفَصَّلِ ظَاهِرَةٌ فِي الْمَعْنَى الْأَخِيرِ لیکن مفصل کی جو عبارت ہے وہ آخری معنی کے اندر ظاہر ہے، یعنی وہ معنی جو اخیر میں ہے، بعد میں ہے، کون سا معنی اخیر میں ہے؟ دو احتمال ذکر کیے نا: پہلا احتمال کیا؟ کہ ضمیر کلمہ کو راجع، دوسرا احتمال کیا؟ کہ معنی کو راجع، تو یہ جو دوسرا احتمال ہے۔ تو کہتے ہیں لیکن مفصل کی عبارت ظاہر ہے اخیر والے معنی میں، یعنی معنی کی طرف اس کو لوٹایا جائے۔ خود بتلا رہے ہیں اخیر والا معنی کون سا ہے؟ کہتے ہیں وَهُوَ إِرْجَاعُ الضَّمِيرِ إِلَى الْمَعْنَى اور وہ ضمیر کو لوٹانا ہے معنی کی طرف۔ اور وہ ضمیر کو معنی کی طرف لوٹانا ہے وہ ظاہر ہے مفصل کی عبارت میں، لِعَدَمِ مَسْبُوقِيَّتِهَا اس لیے کیونکہ اس مفصل کی عبارت سے ماقبل میں نہیں گزری، بِمَا يَدُلُّ کوئی ایسی چیز جو دلالت کرے کس بات پر؟ عَلَى اعْتِبَارِ كَيْنُونَةِ الْمَعْنَى فِي نَفْسِ الْكَلِمَةِ کہ معنی کا نفسِ کلمہ میں ہونا معتبر ہے، معنی کا نفسِ کلمہ میں ہونا معتبر ہے، یعنی معنی نفسِ کلمہ میں ہوتا ہے ایسی کوئی عبارت ماقبل میں نہیں گزری، لہٰذا یہاں پر مفصل کے اندر ظاہر یہی ہے کہ فِي نَفْسِهِ کی ہاء ضمیر کلمہ کو نہیں لوٹائی جائے گی بلکہ معنی کو لوٹائی جائے گی۔ وَلِهٰذَا جَزَمَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللّٰهُ هُنَاكَ بِرُجُوعِهِ إِلَى الْمَعْنَى اور اسی لیے یقین کیا مصنف رحمہ اللہ یعنی علامہ ابن حاجب نے ہُنَاكَ یعنی ایضاح میں بِرُجُوعِهِ إِلَى الْمَعْنَى کہ یہ معنی کی طرف راجع ہے۔ مصنف نے وہاں پر یقین کیا، مصنف نے ایضاح میں کس کی طرف لوٹائی؟ معنی کی طرف۔ تو وہاں چونکہ مفصل میں کوئی ایسی عبارت پہلے نہیں گزری تھی جس میں فِي نَفْسِهِ کی ضمیر کلمہ کی طرف لوٹ رہی ہو تو اس لیے ایضاح کے اندر مصنف نے یقین کیا یعنی ضمیر کو کس کی طرف لوٹایا؟ معنی ہی کی طرف لوٹایا، اسی پر یقین کیا، دوسرا احتمال وہاں ذکر نہیں کیا۔ یہ معنی ہے وَلِهٰذَا جَزَمَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللّٰهُ هُنَاكَ بِرُجُوعِهِ إِلَى الْمَعْنَى لہٰذا ایضاح کے اندر مصنف نے یقین کیا کہ یہ ضمیر جو ہے اس کا لوٹنا معنی کی طرف ہی ہے، اسی کی طرف اس کو لوٹایا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِيقِ۔
جی یہ حاصل محصول کی بحث کا آخری حصہ یعنی چھٹا حصہ آ گیا بھئی، چھٹا حصہ۔ اس میں ایک اعتراض کا جواب دیں گے، اعتراض کا جواب، یا یوں کہو کہ اس کے اندر فرق بیان کریں گے حرف میں اور بعض اسماء میں جو محتاج ہیں۔ جیسے حرف اپنے متعلقات کا محتاج ہوتا ہے، اسی طرح بعض اسم ہیں وہ بھی اپنے متعلق کے محتاج ہوتے ہیں۔ جیسے حرف اپنے متعلقات کا محتاج ہے اس کے ساتھ متعلقات ذکر کرنا پڑتے ہیں، اسی طرح بعض اسم بھی ایسے ہیں کہ ان کے ساتھ ان کے متعلق کو ضرور ذکر کرنا پڑتا ہے۔ تو یہ اسم کس کی طرح ہو گئے؟ حرف کی طرح ہو گئے، کس کی طرح؟ حرف کی طرح ہو گئے۔ یہاں پھر تو اعتراض لازم آیا کہ اسم کی تعریف جامع نہ رہی اور حرف کی تعریف مانع نہ رہی۔ کیونکہ اسم کیا تھا؟ جو اپنے معنی پر مستقلاً دلالت کرے، لیکن کچھ اسم ایسے ہیں ان کے ساتھ متعلق کو بھی ضرور ذکر کرنا پڑتا ہے۔ معلوم ہوا یہ اپنے معنی پر مستقلاً دلالت نہیں کر رہے، جب مستقلاً دلالت نہیں کر رہے تو یہ اسم کی تعریف سے نکل گئے، ہیں تو اسم لیکن اسم کی تعریف سے نکل گئے، معلوم ہوا اسم کی تعریف اپنے تمام افراد کو جمع کرنے والی نہیں، جامع نہیں ہے، کچھ اسم اس سے نکل رہے ہیں۔ اور حرف کی تعریف مانع نہ رہی کیونکہ وہ اسم وہ محتاج ہیں حرف کی طرح، جیسے حرف کے لیے متعلقات کا ذکر ضروری تو ان اسماء کے ساتھ بھی متعلقات کا ذکر ضروری، تو وہ کس کی طرح ہو گئے؟ حرف کی طرح ہو گئے۔ جب حرف کی طرح ہو گئے تو وہ حرف کی تعریف میں داخل ہو گئے۔ حرف بھی ایسے معنی پر دلالت کرتا ہے جو غیر کے اعتبار سے ہوتا ہے تو یہ اسم بھی کیا ہوئے معنی پر دلالت کرتے ہیں کس کے اعتبار سے؟ غیر کے اعتبار سے تو یہ حرف کی تعریف میں داخل ہو گئے۔ تو یہ ہیں تو اسم لیکن داخل کس میں ہو گئے؟ حرف میں، تو حرف کی تعریف مانع نہ رہی، اس کے اندر غیرِ حرف داخل ہو گیا، حالانکہ تعریف تو جامع مانع ہونی چاہیے، اپنے تمام افراد کو جمع کر لے کوئی باقی نہ رہے اور کوئی غیر اس کے اندر داخل نہ ہو، تو اسم کی تعریف جامع نہ رہی اور حرف کی تعریف مانع نہ رہی، اس میں اسم داخل ہو گئے۔ بس بات سمجھ میں آ گئی، تو اس کا اب جواب دیں گے۔
یاد رکھو کچھ اسماء کچھ اسم ایسے ہیں جو لازم الاضافت ہیں، کچھ اسم ایسے ہیں جو لازم الاضافت ہیں یعنی وہ جب بھی استعمال ہوں گے اضافت کے ساتھ استعمال ہوں گے، وہ بنیں گے مضاف اور آگے مضاف الیہ بھی لانا پڑے گا۔ جیسے فَوْقَ، فَوْقَ کا معنی اوپر، لیکن کس چیز کے اوپر بھئی؟ چھت کے اوپر یا دیوار کے اوپر یا پہاڑ کے اوپر یا درخت کے اوپر، کس چیز کے اوپر؟ آگے مضاف الیہ چاہیے۔ فَوْقَ الدَّارِ گھر کے اوپر، فَوْقَ الْجِدَارِ دیوار کے اوپر، فَوْقَ الشَّجَرِ درخت کے اوپر، فَوْقَ الْجَبَلِ پہاڑ کے اوپر، بھئی کوئی نہ کوئی مضاف الیہ چاہیے اس کے لیے۔ تو کچھ اسم ایسے ہیں جو ہمیشہ اضافت کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں ان کو کیا کہتے ہیں؟ اسمائے لازم الاضافت کہ ان کے ساتھ اضافت لازم ہے، ان کے ساتھ ہمیشہ مضاف الیہ ذکر کرنا پڑے گا، مضاف الیہ۔ تو جب ان کے ساتھ ہمیشہ مضاف الیہ ذکر کرنا پڑے گا معلوم ہوا یہ اپنا معنی بتانے میں محتاج ہو گئے مضاف الیہ کے، اس کے بغیر ان کا معنی سمجھ میں نہیں، تو اسم کی تعریف جامع نہ رہی اور حرف کی تعریف مانع نہ رہی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب دیکھیے بھئی: کہتے ہیں وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِيقِ اور وہ جو ماقبل میں گزر گیا، وَبِمَا سَبَقَ اور وہ جو ماقبل میں گزر گیا، مِنْ بیان ہے، بھئی کیا گزرا ماقبل میں؟ مِنَ التَّحْقِيقِ یعنی کہ تحقیق بھئی۔ مِنَ التَّحْقِيقِ میں مِنْ کیا ہے؟ یہ بیان کر رہا ہے مَا سَبَقَ کا، کیا چیز ماقبل میں گزری ہے؟ تحقیق گزری ہے، توجہ ہے؟ تو اس کا ترجمہ کرنے کے دو طریقے ہیں بھئی، یہ عبارتوں میں جگہ جگہ اس طرح مِنْ بیان کے معنی میں آتا ہے، ایک چیز میں ابہام ہوتا ہے، مِنْ آ کر اس کو بیان کر دیتا ہے۔ وَبِمَا سَبَقَ اور وہ جو ماقبل میں گزر گیا، بھئی کیا گزرا، ابہام ہے یا نہیں؟ کچھ پتہ نہیں چلا، آگے مِنْ کے ذریعے پھر بیان کرتے ہیں یعنی کہ تحقیق، یعنی وہ جو تحقیق ماقبل میں گزری ہے۔ وہ جو تحقیق ماقبل میں گزری ہے، یہ جو ہم نے لمبی تفصیل بیان کی اور تحقیق کی۔ تو اس میں پھر ترجمہ کرنے کے دو طریقے ہیں: ایک طریقہ یہ کہ مِنْ کا ترجمہ یعنی کے ساتھ کر لو، کس کے ساتھ؟ یعنی کے ساتھ۔ دیکھو اب ترجمہ: وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِيقِ اور وہ جو ماقبل میں گزر گیا یعنی کہ تحقیق۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ یہ جو بیان ہے اس کو اٹھا کر مبین کی جگہ لے جاؤ، یہ مِنَ التَّحْقِيقِ کس کا بیان؟ مَا کا، تو اس مَا کا ترجمہ نہ کرو، مَا کی جگہ تحقیق کا لفظ لا کر رکھ دو، اور وہ جو وَبِمَا سَبَقَ مَا کا ترجمہ اب ہم کیا کریں گے؟ تحقیق کے، وَبِمَا سَبَقَ اور وہ جو تحقیق گزر گئی، دیکھا یہ زیادہ بہترین ترجمہ ہو گیا۔
وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِيقِ اور وہ بات جو ماقبل میں گزر گئی یعنی تحقیق، یا یوں کہیں ماقبل میں جو تحقیق گزر گئی، ظَهَرَ اس سے یہ بات ظاہر ہو گئی، أَنَّهُ لَا يَخْتَلُّ حَدُّ الْاِسْمِ جَمْعًا وَلَا حَدُّ الْحَرْفِ مَنْعًا کہ خلل نہیں آتا، لَا يَخْتَلُّ خلل نہیں ہے حَدُّ الْاِسْمِ اسم کی تعریف میں جَمْعًا باعتبار جمع کرنے کے، وَلَا حَدُّ الْحَرْفِ اور نہ خلل ہے حرف کی تعریف میں مَنْعًا باعتبار منع کے۔ تو اسم کی تعریف میں جامع ہونے کے اعتبار سے اور حرف کی تعریف میں مانع ہونے کے اعتبار سے کوئی خلل نہیں ہے، یہ بات کہتے ہیں ماقبل کی تحقیق سے ظاہر ہو گئی۔ خلل نہیں آیا کس میں؟ اسم کی تعریف کے جامع ہونے میں اور حرف کی تعریف کے مانع ہونے میں خلل نہیں آیا بِالْأَسْمَاءِ اللَّازِمَةِ الْإِضَافَةِ کس کی وجہ سے؟ اسمائے لازمة الاضافت کی وجہ سے کوئی تعریف میں خلل نہیں آیا۔
مِثْلُ مثال کے طور پر اب وہ اسمائے لازم الاضافت جو ہیں کچھ وہ بیان کر رہے ہیں: مثلاً ذُو ہے، ذُو۔ ذُو آپ جانتے ہیں کہ اس کو وضع کیا گیا ہے کہ یہ کسی اسم جنس کو کسی موصوف کی صفت بناتا ہے، ذُو مَالٍ مال والا۔ تو یہ ذُو مضاف ہے اور مال کیا ہے؟ مضاف الیہ۔ تو یہ ذُو مضاف ہوتا ہے کسی جنس کی طرف، کسی ماہیت اور جنس کی طرف یہ مضاف ہوتا ہے اور اس کو ماقبل کی صفت بناتا ہے۔ مثلاً رَجُلٌ ہے اور میں مال کو رَجُلٌ کی صفت بنانا چاہتا ہوں، لیکن براہ راست صفت نہیں بنا سکتا کیونکہ رَجُلٌ اور مال الگ الگ چیزیں ہیں، رَجُلٌ مال ہے، بات بنتی ہے؟ نہیں، بات نہیں بنتی۔ ہاں جب میں کہوں رَجُلٌ مال والا ہے، اب بات سمجھ میں آ گئی۔ تو اب میں مال کو رَجُلٌ کی صفت بنانا چاہتا ہوں تو ذُو کی مدد لوں گا اور یوں کہوں گا رَجُلٌ ذُو مَالٍ ایسا آدمی جو مال والا ہے یعنی مالدار آدمی۔ ایسا آدمی جو مال والا ہے، تو یہ ذُو کس لیے آتا ہے؟ یہ کسی اسمِ جنس کو موصوف کے لیے صفت بناتا ہے۔ تو یہ لازم الاضافت ہے، ذُو کبھی بھی کلامِ عرب میں اکیلا استعمال نہیں ہوتا، آگے کوئی نہ کوئی جنس مضاف الیہ چاہیے۔ تو یہ جتنے اسم ذکر ہو رہے ہیں جیسے آگے فَوْقَ ہے، تَحْتَ ہے، قُدَّامَ ہے، خَلْفَ ہے وغیرہ یہ سب کیا ہیں؟ لازم الاضافت ہیں۔
کہتے ہیں مِثْلُ ذُو جیسے کہ ذُو ہے، وَفَوْقٍ یہ سارے مضاف الیہ ہیں مجرور ہیں مِثْلُ مضاف ہے اور یہ سب مجرور ہیں، مِثْلُ ذُو وَفَوْقٍ وَتَحْتٍ وَقُدَّامٍ وَخَلْفٍ جیسے کہ ذُو ہے، فَوْقَ کا معنی اوپر، تَحْتَ کا معنی نیچے بھئی کس چیز کے نیچے؟ مضاف الیہ چاہیے، قُدَّامَ کا معنی آگے بھئی کس چیز کے آگے؟ مضاف الیہ چاہیے، خَلْفَ کا معنی پیچھے بھئی کس چیز کے پیچھے؟ اس کے لیے مضاف الیہ چاہیے، إِلَى غَيْرِ ذٰلِكَ ان کے علاوہ بھی، بھئی اسمائے لازم الاضافت جیسے کہ ذُو ہے، فَوْقَ ہے، تَحْتَ ہے، قُدَّامَ ہے، خَلْفَ ہے، إِلَى غَيْرِ ذٰلِكَ اور ان کے علاوہ تک اور بھی جو لازم الاضافت ہیں۔ کہتے ہیں ان کے ذریعے نہ اسم کی تعریف کے جامع ہونے میں خلل آتا ہے اور نہ حرف کی تعریف کے مانع ہونے میں خلل آتا ہے۔
بھئی کیوں؟ تو آپ کو بتلائیں گے ادھر دیکھیے آپ کو بتلائیں گے کہ ان سب کا معنی مستقل ہے، ان سب کا معنی مستقل ہے۔ بھئی مستقل کیسے ہے ان کے لیے ہمیشہ آگے مضاف الیہ چاہیے؟ تو کہیں گے نہیں نہیں بھئی معنی ان کا مستقل ہے، وضع یہ ایک معنی کلی کے لیے وضع ہیں، ان کا معنی مستقل بالمفہوم ہے۔ ہاں عادت اس کے استعمال کی عرب کے ہاں یہ جاری ہے کہ یہ ہمیشہ مضاف الیہ کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں، تو وضع کے اعتبار سے یہ مضاف الیہ کے محتاج نہیں ہیں بلکہ یہ استعمال کے اعتبار سے مضاف الیہ کے محتاج ہیں، تو وضع اور چیز ہے اور استعمال اور چیز ہے، تو یہ استعمال اس طرح ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ مضاف الیہ ذکر کیا جاتا ہے ورنہ ان کا معنی کیا ہے؟ مستقل ہے۔ کہتے ہیں لِأَنَّ مَعَانِيَهَا یہ مَعَانِيَهَا پڑھنا بھئی، کیونکہ یہ أَنَّ کا اسم ہے، أَنَّ کا اسم، اور أَنَّ اپنے اسم کو نصب دیتا ہے اور مَعَانِي یہ قَاضِي کی طرح ہے، کس کی طرح؟ قَاضِي کی طرح ہے جیسے قَاضٍ میں رفع اور جر تقدیراً آتا ہے اور نصب لفظاً، یہاں بھی ایسا ہے۔ لِأَنَّ مَعَانِيَهَا مَفْهُومَاتٌ كُلِّيَّةٌ مُسْتَقِلَّةٌ بِالْمَفْهُومِيَّةِ مَلْحُوظَةٌ فِي حَدِّ ذَاتِهَا اس لیے کیونکہ یہ جو اسمائے لازمة الاضافت ہیں ان کے معانی جو ہیں مَفْهُومَاتٌ یہ ایسے مفہوم ہیں، كُلِّيَّةٌ جو کلی ہیں، مُسْتَقِلَّةٌ بِالْمَفْهُومِيَّةِ اور جو مستقل بالمفہوم ہیں، اور مَلْحُوظَةٌ فِي حَدِّ ذَاتِهَا اور یہ اپنی ذات کے اعتبار سے ملحوظ ہوتے ہیں، ان کے مفہوم کیا ہیں اپنی ذات کے اعتبار سے ملحوظ ہوتے ہیں یعنی بالذات عقل کی ان کی طرف توجہ ہوتی ہے تو یہ مستقل بالمفہوم ہوتے ہیں۔
لَزِمَهَا تَعَقُّلُ مُتَعَلِّقَاتِهَا إِجْمَالًا وَتَبَعًا مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى ذِكْرِهَا۔
جیسے ادھر دیکھیے بھئی، جیسے لفظِ ابتداء تھا اس کا کیا معنی تھا؟ شروع کرنا، اور جیسے ہی میں نے کہا ابتداء آپ کے ذہن میں کون سا معنی آ گیا؟ شروع کرنا، اور شروع کرنا تو ایک نسبت کا نام ہے اور نسبت کے لیے ہمیشہ کیا چاہئیں؟ متعلقات چاہئیں، میں نے بے شک متعلقات ذکر نہیں کیے لیکن اجمالاً متعلقات آپ کے ذہن میں آ گئے یا نہیں کہ کوئی نہ کوئی فعل ہے جس کو شروع کیا جائے گا اور کوئی نہ کوئی جگہ یا زمانہ ہو گا جس سے شروع کیا جائے گا۔ تو کہتے ہیں اسی طرح یہ جو اسمائے لازمة الاضافت ہیں ان کے معنی بھی کلی ہیں، مستقلاً مفہوم ہوتے ہیں، عقل کی ان کی طرف بالذات توجہ ہوتی ہے، اور ان کے جو متعلقات ہیں اجمالاً ان کا عقل تعقل کر لیتی ہے، کیا کر لیتی ہے؟ اجمالاً تعقل کر لیتی ہے وہ خود بخود سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ کہ فَوْقَ کا معنی ہے اوپر، معلوم ہوا کسی نہ کسی چیز کے اوپر ہو گا بھئی، تَحْتَ کا معنی نیچے، معلوم ہوا کسی نہ کسی چیز کے نیچے ہو گا بھئی، اور قُدَّامَ کا معنی آگے تو کسی نہ کسی چیز کے آگے ہو گا بھئی، اور خَلْفَ کا معنی پیچھے تو کسی نہ کسی چیز کے پیچھے ہو گا۔ تو مضاف الیہ جو ہے اس کا عقل تعقل کر لیتی ہے اجمالی طور پر کہ کوئی نہ کوئی چیز ہو گی، کوئی نہ کوئی چیز، تفصیل نہیں چاہیے کہ کون سی چیز ہے، ہاں استعمال میں ان کے لیے تفصیل چاہیے، لیکن ان کا معنی سمجھنے کے اعتبار سے تفصیل کی حاجت نہیں ہے۔
تو کہتے ہیں لَزِمَهَا تَعَقُّلُ مُتَعَلِّقَاتِهَا إِجْمَالًا وَتَبَعًا مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى ذِكْرِهَا اور اس کے متعلقات کا تعقل لازم ہے لیکن إِجْمَالًا وَتَبَعًا اجمالی طور پر اور تبعاً، مِنْ غَيْرِ حَاجَةٍ إِلَى ذِكْرِهَا بغیر اس حاجت کے کہ ان کو ذکر کیا جائے یعنی ان کو ذکر کرنے کی کوئی حاجت نہیں ہے۔
لٰكِنْ لَمَّا جَرَتِ الْعَادَةُ بِاسْتِعْمَالِهَا فِي مَفْهُومَاتِهَا مُضَافَةً إِلَى مُتَعَلِّقَاتٍ مَخْصُوصَةٍ۔ لٰكِنْ لَمَّا جَرَتِ الْعَادَةُ لیکن جب عادت جاری ہوئی یعنی عربوں کی، لیکن عربوں کی عادت جاری ہوئی اس پر بِاسْتِعْمَالِهَا فِي مَفْهُومَاتِهَا کہ وہ ان کو استعمال کرتے ہیں ان کے مفہومات میں، مفہوماتِ کلیہ میں، مُضَافَةً إِلَى مُتَعَلِّقَاتٍ مَخْصُوصَةٍ اس حال میں کہ یہ مضاف ہوتے ہیں کس کی طرف؟ اپنے۔ ہاں یہ عادت جاری ہوئی ہے یعنی یہ استعمال کے اعتبار سے ایسا ہے کہ ان کے لیے مضاف الیہ چاہیے کیونکہ عرب کے ہاں اسی کی عادت جاری ہے۔ یہ معنی ہے: لٰكِنْ لَمَّا جَرَتِ الْعَادَةُ لیکن جب عادت جاری ہوئی بِاسْتِعْمَالِهَا فِي مَفْهُومَاتِهَا ان کو استعمال کرنے کی اپنے مفہوماتِ کلیہ میں، ان کو اپنے مفہوماتِ کلیہ میں استعمال کرنے کی عادت جاری ہوئی مُضَافَةً إِلَى مُتَعَلِّقَاتٍ مَخْصُوصَةٍ اس حال میں کہ یہ مضاف ہو رہے ہوں کس کی طرف؟ اپنے مخصوص متعلقات کی طرف، اس طرح ان کے استعمال کی عادت جاری ہوئی بھئی۔
لِأَنَّهَا الْغَرَضُ مِنْ وَضْعِهَا اس لیے کیونکہ یہی غرض ہے اس کے وضع سے کہ ان کو کس طرح استعمال کیا جائے؟ اس کی اضافت کی جائے خاص متعلقات کی طرف۔ لِأَنَّهَا الْغَرَضُ مِنْ وَضْعِهَا اس لیے کیونکہ یہی غرض ہے ان کی وضع سے، لَزِمَ ذِكْرُهَا تو لازم ہوا ان متعلقات کا بھی ذکر لِفَهْمِ هٰذِهِ الْخُصُوصِيَّاتِ ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے۔
دیکھا یہاں سے ایک اور بات پتہ چل گئی: معلوم ہوا کسی لفظ کو معنی کے لیے وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اور غرض بھی اس میں ہو سکتی ہے، لفظ کو دیکھو لفظ کو کس کے لیے وضع کرتے ہیں؟ معنی کے لیے، معلوم ہوا لفظ کو معنی کے لیے وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اور غرض بھی اس میں ہو سکتی ہے اور مقصد بھی اس میں ہو سکتا ہے کوئی، صرف معنی کے لیے ہی وضع نہیں ہوتی بلکہ اس میں اور غرض بھی ہو سکتی ہے۔ جیسے حروفِ تہجی کو دیکھ لو: حروفِ تہجی ا، ب، ت، ث وغیرہ جو آپ قاعدے میں پڑھتے ہیں، ان کا کوئی معنی ہے؟ ان کا کوئی معنی نہیں، دیکھا وضع تو ہے لیکن یہ وضع معنی کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ وضع ہے اور غرض کے لیے اور وہ غرض کیا ہے کہ ان کو جوڑ کر الفاظ بنائے جاتے ہیں۔ تو معلوم ہوا کہ لفظ کا معنی کے لیے وضع ہو صرف یہی نہیں بلکہ غرض اور بھی ہو سکتی ہے۔
تو یہ جو اسمائے لازمة الاضافت ہیں ان کو وضع تو کیا گیا ایک مفہومِ کلی کے لیے، فَوْقَ کا معنی اوپر، فَوْقَ کا معنی اوپر، لیکن اس میں معنی کے لیے وضع کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں ایک غرض اور بھی تھی کہ اس کو استعمال کس میں کرنا ہے؟ مخصوص جزئیات میں، کس میں؟ یعنی جب بھی کوئی مضاف الیہ اس کے بعد آئے گا وہ خاص ہو گا یا عام ہو گا؟ خاص۔ یا آپ اس کے بعد زید لائیں گے یا عمرو لائیں گے یا بکر لائیں گے یا خالد لائیں گے یا مسجد لائیں گے یا کتاب لائیں گے یا دار لائیں گے یا شجر لائیں گے، ہر ایک کیا ہو گا؟ خاص ہو گا، جو بھی آپ لے آئیں وہ کوئی خاص ہی ہو گا نا، وہ تو عام چیز تو نہیں ہے، ہر ایک پر تو وہ صادق نہیں آئے گا۔ تو غرض ان کی یہ ہے کہ ان کو وضع ہی اس لیے کیا گیا ہے: فَوْقَ کا معنی اوپر، یہ ایک معنی کلی ہے فَوْقَ کے لفظ سے ہمیں سمجھ میں آ رہا ہے، لیکن صرف اسی معنی کے لیے اس کو وضع نہیں کیا گیا بلکہ ساتھ ایک اور غرض بھی تھی اور وہ غرض کیا کہ اس کو کس میں استعمال کیا جائے گا؟ کہ اس کی اضافت کی جائے گی ہمیشہ کس کی طرف؟ کسی مخصوص مضاف الیہ کی طرف، جو بھی آ جائے گا وہ خاص ہو گا، وہ عام تو نہ رہے گا۔ جو بھی آپ لفظ لے آئیں وہ کیا ہوا؟ آپ کتاب لے آئے، ہاں کتاب لے آئے تو کتاب لائے قلم تو نہیں لائے، زید تو نہیں لائے، عمرو تو نہیں لائے، تو خاص ہے یا نہیں؟ تو باقیوں کی طرف نسبت کرتے ہوئے وہ خاص ہی ہو گا۔
کہتے ہیں لِأَنَّهَا الْغَرَضُ مِنْ وَضْعِهَا اس لیے کیونکہ یہی غرض ہے اس کے وضع سے کہ ان کو کس طرح استعمال کیا جائے؟ اس کی اضافت کی جائے خاص متعلقات کی طرف۔ لِأَنَّهَا الْغَرَضُ مِنْ وَضْعِهَا اس لیے کیونکہ یہی غرض ہے ان کی وضع سے، لَزِمَ ذِكْرُهَا تو لازم ہوا ان متعلقات کا بھی ذکر لِفَهْمِ هٰذِهِ الْخُصُوصِيَّاتِ ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے، ان ادھر دیکھیے لازم ہوا کہ ان کے ساتھ کس کو ذکر کیا جائے؟ مضاف الیہ کو بھی ذکر کیا جائے کیونکہ ان کی وضع کی غرض ہی یہی ہے، مقصد ہی یہی ہے، تو ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے ضروری
ضروری ہے کس کو ذکر کیا جائے؟ مضاف الیہ۔ توجہ ہے؟ نہیں بات سمجھ میں آئی؟ بھئی دیکھو یہ جو اسمائے لازمة الاضافت ہیں ان کو معنی کلی کے لیے وضع کیا گیا ہے لیکن ساتھ ایک اور غرض بھی تھی کہ ان کو استعمال کس میں کیا جائے گا؟ کسی لفظ کی طرف مضاف کر کے استعمال کیا جائے گا۔ تو یہ ان کی ایک خصوصیت تھی، وضع کے اندر ہی یہ غرض ملحوظ تھی، تو جب اضافت کرو گے تو ان کی یہ خصوصیت سمجھ میں آئے گی کہ ان کی وضع سے غرض یہی ہے کہ یہ خاص مضاف الیہ کے ساتھ ان کو استعمال کیا جائے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ کہ ان کی اس خاص ان کی اس خصوصیات کو سمجھنے کے لیے، کیا خصوصیات ہیں ان کی؟ کہ ان کو ہمیشہ کس میں استعمال کرنا ہے؟ خاص مضاف الیہ کے ساتھ استعمال کرنا ہے، ان کی ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے۔
تو کہتے ہیں لِأَنَّهَا الْغَرَضُ مِنْ وَضْعِهَا اس لیے کیونکہ یہی مقصد ہے ان کی وضع سے، تُلَازِمُ... تو لازم ہوا، لَزِمَ ذِكْرُهَا تو لازم ہوا ان کے متعلقات کا ذکر کرنا بھی لِفَهْمِ هٰذِهِ الْخُصُوصِيَّاتِ ان کی یہ خصوصیات سمجھنے کے لیے، ان کی یہ خصوصیات سمجھنے کے لیے کہ ان کی وضع ہی کس لیے ہوئی ہے، کس مقصد کے لیے ہوئی ہے؟ کہ یہ ہمیشہ کس میں استعمال ہوں گے؟ کسی مخصوص چیز کی طرف مضاف الیہ ہو کر استعمال ہوں گے۔ تو اس خصوصیت کو سمجھنے کے لیے ان کے ساتھ مضاف الیہ لانا پڑے گا تاکہ یہ غرض آپ کو سمجھ میں آ جائے۔ تو ان کی اس خصوصیات کو سمجھنے کے لیے ان کے متعلقات کا ذکر ضروری ہے، لَا لِأَجْلِ فَهْمِ أَصْلِ الْمَعْنَى نہ کہ اصلِ معنی کو سمجھنے کے لیے۔ اصلِ معنی تو ان کا سمجھ میں آ رہا ہے کیونکہ وہ معنی کلی ہے، فَوْقَ کا کیا معنی ہے؟ اوپر، وہ معنی تو ہمیں سمجھ میں آ رہا ہے، تو یہ جو متعلق کا ذکر ہے یہ کس لیے کیا جاتا ہے؟ ان کی اس خصوصیت کو سمجھنے کے لیے، کون سی خصوصیت؟ کہ ان کو وضع ہی کس لیے کیا گیا ہے، مقصد ہی کیا ہے ان کی وضع سے؟ کہ ان کو ہمیشہ کس کے ساتھ استعمال کیا جائے؟ خاص مضاف الیہ کے ساتھ۔ اس غرض کو سمجھنے کے لیے، ان کی ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے متعلقات کا ساتھ ذکر کیا جاتا ہے، متعلقات کا ذکر اس لیے نہیں کرتے کہ فَوْقَ کا معنی آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ نہیں فَوْقَ کا معنی تو سمجھ میں آ رہا ہے، لیکن یہ خصوصیت کہ ان کو وضع کس مقصد کے لیے کیا گیا ہے؟ خاص مضاف الیہ کے لیے، تبھی سمجھ میں آئے گی جب ان کے ساتھ ہمیشہ کیا ذکر کیا جائے؟ مضاف الیہ ذکر کیا جائے۔ تو حاصلِ کلام یہ کہ ان کے ساتھ جو مضاف الیہ ذکر کیا جاتا ہے وہ ان کا معنی سمجھنے کے لیے نہیں ہے بلکہ ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے، اصل معنی تو ان کا ویسے ہی سمجھ میں آ جاتا ہے بغیر متعلقات کے ہی۔ فَوْقَ کا کیا معنی؟ اوپر، خود ہی ذہن میں آ گیا کسی نہ کسی چیز کے اوپر ہو گا، تَحْتَ کا کیا معنی؟ نیچے، معلوم ہوا کسی نہ کسی چیز کے نیچے ہو گا، تو ان کا اصلِ معنی تو خود ہی سمجھ میں آ رہا ہے اس کے لیے کسی متعلق کو ذکر کرنے کی ضرورت نہیں، متعلقات کو کس لیے ذکر کیا جاتا ہے؟ ان کی اس خصوصیات کو سمجھنے کے لیے کہ ان کو وضع ہی اس مقصد کے لیے کیا گیا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو کہتے ہیں لَزِمَ ذِكْرُهَا ان کے متعلقات کا ذکر لازم ہے لِفَهْمِ هٰذِهِ الْخُصُوصِيَّاتِ ان کی ان خصوصیات کو سمجھنے کے لیے، لَا لِأَجْلِ فَهْمِ أَصْلِ الْمَعْنَى نہ کہ ان کے اصلِ معنی کو سمجھنے کے لیے۔ اصلِ معنی کو سمجھنے کے لیے متعلقات کا ذکر لازم نہیں ہے۔ فَهِيَ دَالَّةٌ عَلَى مَعَانِيهَا یہ دلالت کرتے ہیں اپنے معانی پر مُعْتَبَرَةً فِي حَدِّ أَنْفُسِهَا اس حال میں کہ وہ معانی اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہوتے ہیں، لَا فِي غَيْرِهَا غیر کے اعتبار سے غیر کے لحاظ سے ان کا اعتبار نہیں ہوتا یعنی ان کا معنی خود ہی سمجھ میں آ جاتا ہے، غیر کے اعتبار سے وہ معنی ثابت نہیں ہوتا۔ یہ معنی ہے فَهِيَ دَالَّةٌ عَلَى مَعَانِيهَا مُعْتَبَرَةً فِي حَدِّ أَنْفُسِهَا لَا فِي غَيْرِهَا پس یہ دلالت کرتے ہیں ایسے معانی پر جو اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہیں نہ کہ غیر کے اعتبار سے۔ فَهِيَ دَاخِلَةٌ فِي حَدِّ الْاِسْمِ تو یہ داخل ہیں اسم کی تعریف میں لَا فِي الْحَرْفِ نہ کہ حرف میں، حرف میں نہیں داخل۔ تو جب حرف میں نہیں داخل تو حرف کی تعریف معلوم ہوا مانع ہے، اور یہ اسم سے خارج نہیں تو معلوم ہوا اسم کی تعریف بھی جامع ہے، تو لہٰذا اسم کی تعریف جامع ہے اور حرف کی تعریف مانع ہے، اسمائے لازمة الاضافت کے ذریعے اس پر اشکال نہیں کیا جا سکتا۔ بات سمجھ میں آ گئی، یہ حاصل محصول کی بحث مکمل ہوئی، حاصل محصول کی بحث مکمل ہوئی۔
آگے دیکھیے بھئی:
وَلَمَّا كَانَ الْفِعْلُ دَالًّا عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ بِاعْتِبَارِ مَعْنَاهُ التَّضَمُّنِيِّ أَعْنِي الْحَدَثَ وَكَانَ ذٰلِكَ الْمَعْنَى مُقْتَرِنًا مَعَ أَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ فِي الْفَهْمِ عَنْ لَفْظِ الْفِعْلِ أَخْرَجَهُ بِقَوْلِهِ غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ أَيْ غَيْرِ مُقْتَرِنٍ مَعَ أَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ فِي الْفَهْمِ عَنْ لَفْظِهِ الدَّالِّ عَلَيْهِ۔
بھئی اسم کی تعریف شروع کی تھی ہم نے۔ اسم کی تعریف کیا کی؟ اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ۔ تو اب اگلی قید آ رہی ہے غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ کہ اسم کا معنی تین زمانوں میں سے کسی زمانے کے ساتھ ملا ہوا نہیں ہوتا۔ تو اس کے بارے میں اب آگے تفصیل بیان کرنے لگے ہیں۔ حاصلِ کلام یہ: آپ کو بتلائیں گے کہ فِي نَفْسِهِ کی قید لگائی، اسم کی تعریف میں فِي نَفْسِهِ کی قید لگائی اس کے ذریعے حرف کو نکال دیا کیونکہ حرف کا معنی وہ فِي نَفْسِهِ نہیں ہوتا بلکہ فِي غَيْرِهِ ہوتا ہے۔ لیکن فعل ابھی بھی اس تعریف کے اندر داخل تھا کیونکہ فعل بھی اپنے معنی پر مستقلاً دلالت کرتا ہے۔ تو اس کو آگے اب غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ کی قید کے ذریعے فعل کو بھی اسم کی تعریف سے نکال دیں گے، کیونکہ فعل وہ تین زمانوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ملا ہوتا ہے جبکہ اسم ملا ہوا نہیں ہوتا۔ تو جب قید لگا دی غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ وہ معنی تین زمانوں میں سے کسی زمانے کے ساتھ ملا ہوا نہ ہو، تو فعل نکل گیا کیونکہ وہ تو ملا ہوتا ہے۔ فِي نَفْسِهِ کی قید کے ذریعے اسم کی تعریف سے کس کو نکالا؟ حرف کو، کس کو نکالا؟ حرف کو، اور غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ اس کے ذریعے کس کو نکالیں گے؟ اب اس کے ذریعے فعل کو بھی نکال دیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی، تو اب اسی کو ذکر کر رہے ہیں۔
کہتے ہیں وَلَمَّا كَانَ الْفِعْلُ دَالًّا عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ اور جب فعل جو ہے وہ دلالت کرتا ہے اپنے معنی پر فِي نَفْسِهِ یعنی اپنی ذات کے اعتبار سے، بِاعْتِبَارِ مَعْنَاهُ التَّضَمُّنِيِّ باعتبار اپنے معنی تضمنی کے أَعْنِي الْحَدَثَ یعنی کہ حدث۔ جی یہاں دو تین باتیں سمجھ لیں پھر آپ کو بات سمجھ میں آئے گی:
سب سے پہلے تو حدث سمجھ لو، حدث۔ حدث کہتے ہیں یاد رکھو یہ جو مصدر ہے، معنی مصدری ہے اس کو حدث کہتے ہیں۔ حدث اصل میں کہتے ہیں وہ معنی جو قائم بالغیر ہو، جو غیر کی صفت بنے، جس کا اپنا الگ وجود خارج میں نہ ہو۔ یعنی یہ غیر کی صفت بنتا ہے اور آپ جانتے ہیں صفت کا دارو مدار موصوف پر ہے، موصوف ہے تو صفت ہے، موصوف نہیں تو صفت بھی نہیں۔ تو حدث وہ معنی جو غیر کے ساتھ قائم ہو یعنی معنی مصدری مراد ہے۔ یاد رکھو یہ جو مصدر ہے نا اس کا اپنا الگ خارج میں کوئی وجود نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ کسی کی صفت بنے گا۔ مثلاً ضَرَبَ زَيْدٌ زید نے ضرب لگائی، اب ضرب زید کی صفت بن گئی۔ یہ ضرب کس نے لگائی؟ زید نے، تو یہ زید کی صفت ہے ضرب۔ تو ضرب دیکھو یہ حدث ہے، ایک معنی ہے جو کس کے ساتھ قائم ہے؟ زید کے ساتھ قائم ہے، زید ہے تو یہ والی ضرب ہے، زید نہیں تو یہ والی ضرب بھی نہیں۔ آپ کہیں گے زید نہ ہو پھر بھی ضرب ہو سکتی ہے مثلاً بکر لگا دیتا ہے ضرب؟ بھئی وہ بکر کی ضرب ہے، ہم بکر کی ضرب کی بات نہیں کر رہے، ہم کس کی ضرب کی بات کر رہے ہیں؟ زید کی۔ زید کی ضرب تبھی ہو سکتی ہے جب زید ہو گا، زید نہیں تو زید کی ضرب بھی نہیں۔ تو حدث کسے کہتے ہیں؟ ایسا معنی جو غیر کے ساتھ قائم ہو اس کا اپنا الگ وجود نہ ہو یعنی معنی مصدری مراد ہے، مصدر ہمیشہ کسی کی صفت بنتا ہے اس کا اپنا الگ وجود نہیں۔ آپ نے پانی پیا تو شرب آپ کی صفت ہے، آپ نے کھانا کھایا تو اکل آپ کی صفت ہے، آپ نے ضرب لگائی تو ضرب آپ کی صفت ہے، تو مصدر کا اپنا الگ خارج میں وجود نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ کسی کی صفت بنتا ہے۔
آپ کہیں گے ہمیں تو خارج میں مصدر نظر آتا ہے، کوئی کسی کی پٹائی کر رہا ہو تو ہمیں پٹائی نظر آتی ہے۔ جی یہ میں پہلے بیان کر چکا کہ آپ کو جو خارج میں نظر آتا ہے یہ مصدر نہیں ہے یہ حاصل بالمصدر ہے، مصدر سے جو حالت اور صورت حاصل ہوئی، جو کیفیت حاصل ہوئی وہ آپ کو نظر آ رہی ہے۔ ضرب ضرب آپ کو نہیں نظر آ رہی، خارج میں آپ کو پٹائی کرنا نہیں نظر آتا، خارج میں آپ کو اس پٹائی کرنے سے جو حالت حاصل ہوئی یعنی پٹائی وہ نظر آ رہی ہے۔ پٹائی کرنا یہ ہے مصدر، اور پٹائی یہ کیا ہے؟ حاصل بالمصدر ہے۔ تو آپ کو خارج میں پٹائی نظر آتی ہے، پٹائی کرنا نظر نہیں آتا۔ اسی طرح خارج میں آپ کو ہنسنا نہیں نظر آتا، خارج میں آپ کو ہنسی نظر آتی ہے، یہ حاصل بالمصدر ہے، مصدر سے جو حالت حاصل ہوئی۔ خارج میں آپ کو بھاگنا، بھاگنا مصدر ہے یہ آپ کو دکھائی نہیں دیتا، ہاں اس بھاگنے سے جو حالت بنی، جو حالت حاصل ہوئی یعنی دوڑ جو ہے، آپ کو خارج میں دوڑنا نہیں نظر آتا بلکہ دوڑ نظر آتی ہے۔ تو لہٰذا مصدر یہ خارج میں دکھائی بھی نہیں دیتا اور یہ ہمیشہ کسی کی صفت بنتا ہے اس کا اپنا الگ وجود نہیں ہوتا۔ ضرب کے لیے کوئی ضارب ضرور چاہیے، اکل کے لیے کوئی آکل ضرور چاہیے، شرب کے لیے کوئی شارب ضرور چاہیے، موصوف کے بغیر یہ نہیں ہو سکتے۔ تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ حدث یعنی معنی مصدری، کیا مراد ہے؟ یا یوں کہو آسان لفظوں میں مصدر مراد ہے، کیا مراد ہے؟ مصدر مراد ہے، حدث مصدر کو کہتے ہیں۔
دوسرا، یاد رکھو یہ جو فعل ہے، فعل کا لفظ تو مفرد ہے لیکن فعل کا معنی مرکب ہے تین چیزوں سے: ایک اس میں مصدر ہوتا ہے، ایک زمانہ ہوتا ہے، اور ایک نسبت الی الفاعل۔ فعل کے اندر تین چیزیں ہوتی ہیں: ضَرَبَ زَيْدٌ اس ضَرَبَ کے اندر تین چیزیں ہیں: ایک ضرب پٹائی کرنے کا بھی معنی ہے یعنی مصدر بھی ہے، ایک زمانہ بھی ہے، ضَرَبَ کون سا زمانہ سمجھ میں آیا؟ ماضی والا گزرا ہوا، تو زمانہ بھی ہے، اور نسبت الی الفاعل بھی ہے، یہ پٹائی کرنا خود ہو سکتا ہے یا کوئی پٹائی کرنے والا چاہیے؟ کوئی پٹائی کرنے والا چاہیے تو نسبت الی الفاعل بھی اس کے اندر چاہیے۔ تو فعل کا معنی مرکب ہوتا ہے تین چیزوں سے: مصدر، زمانہ، اور نسبت الی الفاعل، یا یوں کہو فعل کا معنی مرکب ہوتا ہے تین چیزوں سے: حدث، زمانہ، اور نسبت الی الفاعل۔ اور یاد رکھو یہ جو نسبت الی الفاعل ہے یہ غیرِ مستقل ہے، اس کا الگ کوئی وجود نہیں کیونکہ یہ نسبت کا نام ہے، فعل اور فاعل کے درمیان نسبت ہے۔ فعل اور فاعل کے درمیان جو نسبت ہے وہ ہے نسبت الی الفاعل، تو اس کے لیے فعل کا وجود بھی چاہیے اور فاعل کا وجود بھی چاہیے، تو یہ دو چیزوں کے درمیان نسبت کا نام ہے اور نسبت آپ پڑھ چکے ہیں وہ مستقل بالمفہوم نہیں ہوتی، اس کا دارو مدار ان دو چیزوں پر ہوتا ہے، وہ دو چیزیں ہیں جن کے درمیان نسبت ہے تو نسبت بھی ہے، قَامَ اور زَيْدٌ ہیں تو قَامَ اور زَيْدٌ کے درمیان نسبت بھی ہے، قَامَ اور زَيْدٌ کو الگ الگ کر دو اب درمیان میں کوئی نسبت نہیں۔ تو یہ نسبت کیا ہے؟ غیرِ مستقل ہے، یہ تو فعل کا مفہوم مرکب ہے کتنی چیزوں سے؟ حدث، زمانہ، اور نسبت الی الفاعل، اور نسبت الی الفاعل یاد رکھو یہ غیرِ مستقل ہے۔
اب یاد رکھو اسم بھی اپنے معنی پر خود دلالت کرتا ہے، فعل بھی اپنے معنی پر خود دلالت کرتا ہے، تو اس معنی سے کون سا معنی مراد ہے؟ اسم کی تعریف میں بھی آیا مَعْنًى فِي نَفْسِهِ، فعل کی تعریف میں بھی آئے گا مَعْنًى فِي نَفْسِهِ، وہ معنی جو اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہو، توجہ ہے؟ اس معنی سے کون سا معنی مراد ہے؟ کیونکہ معنی اس کی چار صورتیں ہو سکتی ہیں: یا معنی مطابقی ہو گا، یا تضمنی ہو گا، یا التزامی ہو گا، یا مطلق ہو گا۔ آپ جانتے ہیں کہ لفظ کو جس معنی کے لیے وضع کیا جائے وہ لفظ اس پورے معنی موضوع لہ پر دلالت کرے تو اس کو کہتے ہیں دلالتِ مطابقی، دلالتِ مطابقی۔ تو فعل کا معنی مطابقی کیا ہوا؟ تینوں چیزیں آ گئیں اس کے اندر کون سی؟ حدث بھی، زمانہ بھی، اور نسبت الی الفاعل بھی۔ معنی مطابقی کسے کہتے ہیں؟ کہ لفظ اپنے پورے معنی موضوع لہ پر کیا کرے؟ دلالت۔ اور فعل کا لفظ بھی کس کے لیے وضع ہے؟ ان تینوں چیزوں کے لیے، کون سی تین چیزیں؟ حدث، زمانہ، اور نسبت الی الفاعل۔ تو یہ تینوں ہوں تو یہ ہے فعل کا معنی مطابقی۔ ان میں سے کوئی ایک مراد لے لیں تو یہ ہو گا معنی تضمنی، یہ کیا ہے؟ یا دوسری مثال لے لو: انسان کو کس کے لیے وضع کیا گیا ہے؟ حیوانِ ناطق کے لیے، تو انسان کا معنی موضوع لہ کیا؟ حیوانِ ناطق۔ اور حیوانِ ناطق میں تو دو جز ہیں: ایک حیوان اور ایک ناطق۔ یہ دو جز ملیں گے تو انسان ہے، یہ دونوں جز اکٹھے نہیں الگ ہیں تو پھر انسان نہیں۔ تو یہ دو جز ملیں گے تو انسان کا وجود ہو گا۔ تو انسان کا معنی مطابقی کیا؟ حیوانِ ناطق پورا۔ لفظ اپنے معنی موضوع لہ کے جز پر دلالت کرے اس کو کہتے ہیں دلالتِ تضمنی، یعنی انسان کی دلالت صرف کس پر؟ حیوان پر، یا صرف کس پر؟ ناطق پر۔ حیوان بھی ایک جز، ناطق بھی ایک جز، تو کسی ایک جز پر یعنی کل پر نہ ہو وہ کیا کہلاتی ہے؟ لفظ کی دلالت اپنے معنی موضوع لہ کے کل پر ہو تو یہ ہے مطابقی، معنی موضوع لہ کے جز پر دلالت ہو تو یہ ہے
دلالتِ تضمنی ہے۔ تو لفظِ انسان بولا جائے اور صرف کس کا ارادہ کریں؟ حیوان کا، یا صرف کس کا ارادہ کریں؟ ناطق کا، تو یہ کون سی دلالت ہوئی؟ دلالتِ تضمنی۔ توجہ ہے؟ اور لفظ اپنے معنی موضوع لہ کے خارج پر دلالت کرے یعنی اس کے لازم پر دلالت کرے اس کو کیا کہتے ہیں؟ دلالتِ التزامی کہتے ہیں، دلالتِ التزامی کہتے ہیں۔ تو اس کو دلالتِ التزامی کہتے ہیں۔ جیسے انسان کے ساتھ قابلیتِ علم لازم ہے، اللہ نے انسان میں صلاحیت رکھی ہے علم حاصل کرنے کی۔ تو قابلیتِ علم، صلاحیتِ علم یہ انسان کے ساتھ لازم ہے۔ جو بھی انسان ہو گا اس میں یہ صلاحیت ہو گی۔ تو انسان بول کر اس صلاحیتِ علم کا ارادہ کرنا یہ کون سی دلالت ہوئی؟ دلالتِ التزامی۔ توجہ ہے؟ یا انسان کو اللہ نے ضاحک بنایا ہے، تو یہ ضحک انسان کے ساتھ لازم ہے، ہر انسان میں ضحک کی صلاحیت ہے، تو یہ کون سی دلالت ہوئی؟ دلالتِ... ضحک یہ انسان کی حقیقت میں داخل ہے؟ انسان کی حقیقت میں داخل نہیں ہے۔ تو یہ ضحک ہر انسان میں اللہ نے ضحک کی صلاحیت رکھی ہے۔ تو انسان بول کر ضحک کا ارادہ کرنا یعنی ایک لازم کا جو انسان کے ساتھ لازم ہے یہ کیا ہے؟ دلالتِ التزامی ہے۔ یا حاتم طائی بول کر سخاوت کا ارادہ کرنا، کیونکہ عرف میں سخاوت کو حاتم طائی کے ساتھ لازم سمجھا جاتا ہے، یہ کیا ہے؟ دلالتِ التزامی۔
تو دلالتِ مطابقی کسے کہتے ہیں؟ کہ لفظ اپنے پورے معنی موضوع لہ پر دلالت کرے۔ اور دلالتِ تضمنی کسے کہتے ہیں؟ کہ لفظ اپنے معنی موضوع لہ کے جز پر دلالت کرے۔ اور دلالتِ التزامی کسے کہتے ہیں؟ کہ لفظ اپنے معنی موضوع لہ کے لازم پر دلالت کرے۔ جی اب میری طرف دیکھیے: میں نے کہا انسان، کون سی دلالت ہوئی؟ جی تینوں دلالتیں ہو گئیں بھئی، یاد رکھو قیمتی بات بتلا رہا ہوں، طلبہ سمجھتے ہیں بس ایک آدھی دلالت ہوئی، نہیں۔ جب لفظ بولو گے تو کل ذہن میں آئے گا یا نہیں؟ کل سارا حیوانِ ناطق آپ کے ذہن میں آ گیا، اور حیوانِ ناطق سارا تبھی آئے گا نا جب حیوان بھی ذہن میں آ جائے اور ناطق ایک ایک جز بھی ذہن میں آ جائے تو جز پر بھی کیا ہو گئی؟ دلالت۔ اور جب انسان کا تصور ذہن میں آیا تو اس کے لوازم بھی ذہن میں آ گئے یا نہیں کہ وہ اس میں اللہ نے کیا صلاحیت رکھی ہے؟ قابلیتِ علم کی اور وہ کیا ہے؟ ضاحک ہے۔ لازم کو لازم کہتے ہی اسی لیے ہیں کہ وہ اس سے جدا نہیں ہوتا اس کے ساتھ لازم ہوتا ہے۔ تو لہٰذا جب بھی کوئی لفظ بولیں اگر اس کا ایک معنی مطابقی ہے، ایک معنی تضمنی ہے اور ایک التزامی تو تینوں پر اکٹھی دلالت ہو جاتی ہے، یا جو جو ہوں گے ان سب پہ دلالت ہو جائے گی۔ فرض کرو اس کا لازم کوئی نہیں ہے، صرف مطابقی اور تضمنی ہے تو دونوں دلالتیں ہو جائیں گی۔ ہاں ارادہ ان میں سے پھر ایک کا ہو گا۔ یا تو میں اس کے ذریعے معنی مطابقی کا ارادہ کروں گا، یا میں اس کے ذریعے معنی تضمنی کا ارادہ کروں گا، یا میں اس کے ذریعے دلالتِ التزامی کا ارادہ کروں گا۔ انسان بول کر یا تو میں ارادہ کروں گا پورے حیوانِ ناطق کا، یا انسان بول کر میں صرف حیوان یا صرف ناطق کا ارادہ کروں گا، یا انسان بول کر میں قابلیتِ علم یا ضحک کا جو صلاحیت ہے اس کا ارادہ کروں گا۔ تو دلالتیں تینوں ہو گئیں، ہاں ارادہ ان میں سے ایک کریں گے آپ، دو کا اکٹھا ارادہ نہیں کر سکتے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ یا تو پورے معنی موضوع لہ کا میں ارادہ کروں گا۔
توجہ ہے؟ بات بھی سمجھ میں آئی کہ نہیں؟ جب بھی کوئی لفظ بولیں تو دلالتیں ساری ہو جاتی ہیں۔ مجھے بتائیے ایک بات: انسان بول کر میں حیوانِ ناطق کا ارادہ کر سکتا ہوں کہ نہیں؟ کر سکتا ہوں۔ انسان بول کر میں صرف حیوان کا ارادہ یا صرف ناطق کا ارادہ کر سکتا ہوں یا نہیں؟ کر سکتا ہوں۔ انسان بول کر میں قابلیتِ علم کا ارادہ کر سکتا ہوں یا نہیں؟ کر سکتا ہوں۔ بھئی ان تینوں کا میں ارادہ کر سکتا ہوں الگ الگ۔ بھئی دلالت ہو رہی ہے تو میں ارادہ کروں گا نا، اگر دلالت ہی نہیں ہو گی تو میں ارادہ کیسے کروں گا؟ بکری بول کر میں ہاتھی کا ارادہ کر سکتا ہوں؟ بکری ہاتھی پہ دلالت کر رہی ہے؟ نہیں، جو دلالت کر رہا ہے اسی کا ارادہ کیا جا سکتا ہے۔ تو جب میں نے انسان کہا دلالتیں تینوں ہو گئیں، اب میرا ارادہ ان میں سے ایک کا ہو گا۔ تو ارادہ وہیں ہو گا جب دلالت بھی ہو رہی ہو، دلالت نہیں ہو گی تو ارادہ کہاں سے؟ تو آپ تینوں میں سے ہر ایک کا باری باری ارادہ کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے؟ معلوم ہوا دلالتیں ہو رہی ہیں تینوں، ہاں ہمارا ارادہ ان میں سے ایک کا ہوتا ہے، ان میں سے ایک کا ہوتا ہے۔ تو ارادہ اور چیز ہے، دلالت ہونا اور چیز ہے۔ دھواں دیکھا کیا سمجھ میں آیا کہ نیچے کیا جل رہی ہے؟ آگ۔ تو کیا یہ دھوئیں سے آگ پر جو دلالت ہوئی اس میں کوئی آپ کے ارادے کا دخل ہے یا وہ خود بخود دلالت کر رہا ہے؟ خود بخود، وہ خود بخود دلالت کر رہا ہے، تو ارادہ اور چیز ہے اور دلالت ہونا اور چیز ہے۔ تو جب بھی کوئی آپ لفظ بولتے ہیں تو اس میں اگر مطابقی، تضمنی اور التزامی تینوں قسم کی دلالتیں ہیں تو وہ تینوں دلالتیں ہو جائیں گی، البتہ ارادہ ایک کا ہو گا، ارادہ ایک کا ہو گا۔
تو یہاں پر بھی فعل کا معنی مطابقی کیا ہے؟ تینوں چیزیں: حدث، اور زمانہ، اور نسبت الی الفاعل۔ فعل کا معنی مرکب ہے تین چیزوں سے، تین چیزوں سے، اور ان میں سے حدث وہ بھی مستقل ہے، زمانہ بھی کیا ہے؟ مستقل ہے، لیکن نسبت غیرِ مستقل ہے کیونکہ نسبت تو دو چیزوں کے درمیان ہوتی ہے، وہ دو چیزیں ہیں تو نسبت ہے وہ دو چیزیں نہیں تو نسبت بھی نہیں۔ تو فعل کے مفہوم میں تین چیزیں ہیں، اور معنی مطابقی کہ یہ تینوں چیزوں کا ارادہ کیا جائے، اور ان تینوں چیزوں میں ایک غیرِ مستقل ہے اور دو مستقل ہیں، تو جب غیرِ مستقل اور مستقل مل جائیں اکٹھے ہو جائیں تو وہ سارا پھر غیرِ مستقل ہو جاتا ہے کیونکہ آپ نے منطق میں پڑھا ہے نتیجہ کس کے تابع ہوتا ہے؟ ارذل و اخس کے، نتیجہ ارذل و اخس۔ ارذل جو ادنیٰ ہے، ادنیٰ ہے، اخس س کے ساتھ ہے ص کے ساتھ نہیں ہے، جو ارذل جو زیادہ رذیل ہے، ادنیٰ ہے، اور اخس جو زیادہ خسیس ہے یعنی گھٹیا ہے، ادنیٰ ہے۔ تو نتیجہ کس کے تابع ہوتا ہے؟ ارذل و اخس کے۔ تو دیکھو فعل کے اندر تین چیزیں ہیں: حدث وہ بھی مستقل ہے، ضرب سے معنی سمجھ میں آتا ہے پورا کہ نہیں؟ زمانے سے بھی معنی پورا سمجھ میں آتا ہے، لیکن نسبت الی الفاعل کیا ہے؟ غیرِ مستقل۔ تو مجھے بتائیے مستقل اعلیٰ ہے یا غیرِ مستقل اعلیٰ ہے؟ مستقل اعلیٰ ہے، مستقل اعلیٰ ہے اور غیرِ مستقل ادنیٰ ہے۔ تو جب یہ تینوں چیزیں مل گئیں تو اب یہ مرکب کیا ہوا؟ اعلیٰ ہوا یا ادنیٰ؟ ادنیٰ یعنی یہ جب دو چیزیں مستقل ہیں اور ایک غیرِ مستقل تو یہ سارا مجموعہ اب کیا بن گیا؟ غیرِ مستقل ہو گا، تو فعل کا معنی مطابقی غیرِ مستقل ہے، کیونکہ فعل کے معنی مطابقی میں کتنی چیزیں آ گئیں؟ تین چیزیں، اور ان تین میں سے ایک چیز غیرِ مستقل ہے تو سارا مجموعہ ہی کیا ہو گیا؟ غیرِ مستقل ہو گیا کیونکہ سارے ادنیٰ کے تابع ہو گئے۔
اور ایک فعل کا معنی تضمنی ہے، فعل کا معنی تضمنی کیا؟ ان تینوں میں سے ایک معنی مراد لیں گے۔ بھئی دیکھو پھر ادھر سمجھو، یہاں بات چل رہی ہے فعل کی کہ فعل کیا کرتا ہے؟ وہ اپنے معنی پر مستقلاً دلالت کرتا ہے۔ اس سے کون سا معنی مراد ہے؟ معنی مطابقی مراد ہے، معنی تضمنی مراد ہے فعل کا، یا معنی التزامی مراد ہے؟ توجہ ہے؟ یا مطلق معنی مراد ہے؟ مطلق معنی یعنی کوئی بھی ہو جائے کوئی قید نہیں ہے، کوئی قید نہیں۔ کہتے ہیں اگر آپ اس سے معنی فعل کا کون سا معنی کا ارادہ کریں؟ معنی مطابقی کا؟ معنی مطابقی تو فعل کا غیرِ مستقل ہے، فعل کا معنی مطابقی تو غیرِ مستقل ہے، تو پھر اس کے لیے فِي نَفْسِهِ کہنا چاہیے یا فِي غَيْرِهَا کہنا چاہیے؟ فِي غَيْرِهَا کہنا چاہیے تھا بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا معنی مطابقی یہاں مراد فعل کا معنی مطابقی مراد نہیں ہے۔ پھر فعل کا معنی تضمنی مراد ہو گا، فعل کا معنی تضمنی کیا؟ تینوں میں سے کوئی ایک: یا فعل بول کر کیا مراد لے لو؟ حدث، یا زمانہ، یا نسبت الی الفاعل۔
پھر سمجھو ادھر دیکھیے، ادھر دیکھیے۔ بھئی بات چل رہی ہے اسم کی تعریف کی، کس کی چل رہی ہے؟ اسم کی تعریف میں کیا لفظ آیا؟ اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلَى مَعْنًى فِي نَفْسِهِ۔ یہ جو فِي نَفْسِهِ آیا اس کے ذریعے بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ اس کے ذریعے صرف حرف خارج ہوا ہے فعل خارج نہیں ہوا، فعل ابھی بھی اسم کی تعریف میں داخل ہے، آگے غَيْرِ مُقْتَرِنٍ کی جب قید آئے گی تو فعل بھی خارج ہو جائے گا۔ فِي نَفْسِهِ سے صرف کون خارج ہوا ہے؟ صرف حرف خارج ہوا ہے فعل ابھی خارج نہیں۔ بھئی کس طرح خارج نہیں؟ یہ جو مَعْنًى فِي نَفْسِهِ ایسا معنی جو اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہو اس سے کون سا معنی مراد ہے؟ اس سے کون سا معنی مراد ہے؟ یا معنی مطابقی مراد ہو گا، یا معنی تضمنی مراد ہو گا، یا معنی التزامی مراد ہو گا، یا مطلق معنی مراد ہو گا۔ کیا مراد ہو گا؟ مطلق معنی یعنی جس میں کوئی قید نہیں چاہے مطابقی ہو، چاہے تضمنی ہو، چاہے التزامی ہو، سب اس کے اندر داخل ہو جائیں گے۔ جیسے جیسے دیکھو ایک ہے انسان، انسان کو کیا کہتے ہیں؟ حیوانِ ناطق۔ ایک ہے گھوڑا اس کو کیا کہتے ہیں؟ حیوانِ صاہل، صہیل گھوڑے کے ہنہنانے کی جو آواز ہے، ہنہنانے والا حیوان۔ اور ایک ہے گدھا، گدھے کو کہتے ہیں حیوانِ ناہق، نہیق وہ جو گدھے کی آواز ہے اس کو کہتے ہیں رینکنا، گدھے کا رینکنا۔ تو حیوان کبھی ہم مطلق حیوان بولتے ہیں، مطلق حیوان میں تمام حیوانات آ گئے چاہے وہ ناطق ہے، چاہے صاہل ہے، ناہق ہے یا اس کے علاوہ سب کس میں آ گئے؟ حیوان، تو حیوان مطلق ہے اس کے اندر سارے مقید آ جاتے ہیں۔ توجہ ہے؟ اور کبھی خاص کا ارادہ کرتے ہیں۔
تو یہاں پر بھی اسی طرح ہے، معنی کا لفظ آیا فِي نَفْسِهِ مَعْنًى فِي نَفْسِهِ سے کون سا معنی مراد ہے؟ مطلق معنی ہو تو مطلق معنی کے اندر سب آ گئے جو بھی معنی آ جائے: معنی مطابقی وہ بھی کیا ہے؟ معنی ہے، معنی تضمنی وہ بھی کیا ہے؟ معنی ہے، معنی التزامی وہ بھی کیا ہے؟ معنی ہے، تو جو بھی معنی ہوا سب اس کے اندر آ جائیں گے۔ تو اس معنی سے کیا مراد ہے؟ مطلق معنی، اس میں سارے آ جائیں گے، ہر معنی اس میں داخل ہو سکے گا چاہے آپ التزامی کا ارادہ کریں، چاہے تضمنی کا، چاہے مطابقی کا۔ یا اس سے مطابقی معنی مراد ہے، یا تضمنی مراد ہے، یا التزامی۔ اگر یہ جو اسم کی تعریف میں معنی کا لفظ آیا اس سے معنی مطابقی کا آپ ارادہ کرتے ہیں کہ اسم وہ لفظ ہے جو وہ کلمہ ہے جو جس کا معنی مطابقی جو ہے ملحوظ ہوتا ہے اپنی ذات کے اعتبار سے، تو پھر تو فعل نکل گیا کیونکہ فعل کا معنی مطابقی کیا ہے؟ وہ غیرِ مستقل ہے، وہ تین چیزوں سے مرکب ہے اور ان میں سے ایک نسبت غیرِ مستقل ہے تو سارا معنی ہی کیا ہوا؟ غیرِ مستقل۔ تو فعل کا معنی غیرِ مستقل ہوا تو وہ تو فِي نَفْسِهِ کی قید سے ہی نکل گیا۔ جب فِي نَفْسِهِ کی قید سے نکل گیا تو آگے غَيْرِ مُقْتَرِنٍ کی قید لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ تو پہلے ہی نکل چکا ہے۔ اور اگر اس معنی سے مراد معنی یہ جو اسم کی تعریف میں معنی کا لفظ آیا اس سے اگر آپ معنی تضمنی کا ارادہ کرتے ہیں، پھر تو اسم کی تعریف سے بہت سے اسم نکل جائیں گے جن کا جز ہی نہیں ہوتا۔ جیسے ضَرْبٌ کا کیا مطلب؟ پٹائی کرنا، اس کا کوئی جز ہے؟ نہیں، رَجُلٌ کا کیا معنی؟ آدمی، اس کا کوئی جز ہے؟ نہیں، تو جس لفظ کے معنی کا جز ہی نہیں ہو گا وہ نکل جائیں گے کیونکہ ان کا معنی تضمنی ہوتا ہی نہیں ہے، تو بہت سے اسم کیا ہوں گے؟ اسم کی تعریف سے نکل جائیں گے۔ اور اگر اس کے ذریعے معنی سے مراد آپ معنی التزامی کا ارادہ کرتے ہیں تو معنی التزامی وہ تعریفات میں متروک ہے۔ علماء فرماتے ہیں کہ معنی التزامی کا لحاظ نہیں کیا جاتا تعریفات میں کیونکہ وہ عقل سے دور ہوتا ہے، انسان بول کر ضاحک کا ارادہ کرنا یہ ایک بعید بات ہے فوراً ذہن اس کی طرف متوجہ نہیں ہوتا، یا انسان بول کر قابلیتِ علم کا ارادہ کرنا ذہن فوراً اس کی طرف متوجہ نہیں ہوتا، تو تعریفات میں معنی التزامی متروک ہے، مہجور ہے، اس کو ترک کیا گیا ہے۔ تو معنی مطابقی کا ارادہ بھی نہیں کر سکتے یہاں کیونکہ اس صورت میں فعل کیا ہو جائے گا؟ فِي نَفْسِهِ سے ہی خارج ہو جائے گا، آگے غَيْرِ مُقْتَرِنٍ کی قید کی ضرورت نہیں۔ اور اگر اس سے معنی التزامی کا ارادہ کرتے ہیں، او تضمنی کا ارادہ کرتے ہیں تو پھر تو بہت سے اسم جو ہیں جن کے معنی کا جز ہی نہیں ہے وہ بھی کیا ہو جائیں گے اس سے؟ نکل جائیں گے، کیونکہ کیا معنی بن جائے گا؟ اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی تضمنی پر جو اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہو، اور بہت سے اسم جو ہیں ان کا تو معنی تضمنی ہوتا ہی نہیں تو وہ تو نکل جائیں گے۔ اور اگر اس سے معنی التزامی مراد ہے تو وہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ تعریفات کے اندر معنی التزامی متروک ہے، مہجور ہے، معنی التزامی معتبر نہیں۔ اور اگر اس سے مطلق معنی کا ارادہ کرتے ہیں کہ اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر کوئی قید نہیں ہے چاہے مطابقی ہو، چاہے تضمنی ہو، چاہے التزامی۔
سب اس کے اندر آ گئے۔ جیسے حیوان بولو تو حیوانِ ناطق بھی اس میں آ گیا، حیوانِ صاہل بھی، حیوانِ ناہق بھی، سب حیوان ہیں بھئی۔ تو مطلق معنی بھی مراد نہیں لے سکتے، کیوں نہیں لے سکتے؟ اس لیے کیونکہ مطلق کا وجود خارج میں مقید ہی کے ضمن میں ہوتا ہے، مطلق کا الگ وجود نہیں ہوتا، مطلق کا... حیوان مطلق ہے مجھے دنیا میں آپ دکھا سکتے ہو کوئی ایسی چیز جو صرف حیوان ہو، اس میں کوئی قید نہ ہو بھئی؟ نہیں، جو بھی حیوان ہو گا یا وہ صاہل ہو گا یا وہ ناطق ہو گا یا وہ ناہق ہو گا یا کوئی نہ کوئی قید تو ہو گی جو اس کو باقی چیزوں سے جدا کر رہی ہے اور ممتاز کر رہی ہے، یہ تو نہیں ہو سکتا باقی چیزوں سے جدا وہ نہیں ہے۔ تو مطلق جو ہے اس کا خارج میں الگ وجود نہیں، حیوان کا الگ خارج میں وجود نہیں ہے، یہ جب بھی حیوان پایا جائے گا کسی مقید کے ضمن میں ہو گا، یعنی حیوانِ ناطق کے ضمن میں حیوان ہے، یا حیوانِ صاہل کے ضمن میں حیوان ہے، یا حیوانِ ناہق کے ضمن میں حیوان ہے، تو حیوان جو یعنی مطلق ہے وہ ہمیشہ کس کے اندر ہوتا ہے؟ مقید کے ضمن میں ہوتا ہے، الگ خارج میں اس کا وجود نہیں ہوتا۔ تو مطلق معنی بھی یہاں مراد نہیں لے سکتے کیونکہ مطلق کا تو الگ خارج میں وجود ہی نہیں ہوتا، وہ تو کسی مقید کے ضمن میں ہوتا ہے اور مقید تو تین ہی ہیں: مطابقی، تضمنی اور التزامی، اور تینوں پر اشکال ہو رہے ہیں۔ تو مطلق لے آؤ گے تو وہ بھی مطلق بھی یا تو مطابقی میں آئے گا یا تضمنی میں یا التزامی میں، چوتھی تو کوئی صورت نہیں ہے، تو انہی میں سے کسی ایک کے ضمن میں پایا جائے گا اور جو ان میں سے ایک پر اعتراض ہوتا تھا وہی مطلق پر بھی ہو جائے گا، یہ مطلق کس کے ضمن میں ہو گا؟ مقید یعنی معنی مطابقی، تو معنی مطابقی والا الزام اعتراض آ جائے گا جو ابھی ہم نے ذکر کیا کہ فعل کا تو معنی مطابقی مستقل ہے ہی نہیں وہ تو غیرِ مستقل ہے، یا تضمنی والا اعتراض آ جائے گا اگر یہ مطلق معنی تضمنی کے ضمن میں ہوا، معنی تضمنی وہ اس طرح تو بہت سے اسم اسم کی تعریف سے نکل جائیں گے جن میں جز نہیں ہوتا، اور التزامی والا معنی تو وہ مہجور ہے۔
تو حاصلِ کلام کیا؟ کہ اسم کی تعریف میں معنی کا لفظ آیا اس معنی سے کون سا معنی مراد ہے؟ معنی مطابقی مراد لیں تو پھر تو اسی سے فعل نکل گیا، آگے غَيْرِ مُقْتَرِنٍ کی قید کی ضرورت نہیں۔ اور اگر اس سے مراد معنی تضمنی ہے تو پھر تو بہت سے اسم بھی بیچ میں سے نکل جائیں گے اسم کی تعریف سے کیونکہ ان کا جز ہی نہیں ہوتا۔ اور معنی التزامی کا ارادہ ٹھیک نہیں ہے تعریفات کے اندر وہ بھی مراد نہیں لے سکتے۔ اور مطلق معنی کا بھی ارادہ نہیں کر سکتے کیونکہ مطلق جب بھی پایا جاتا ہے وہ اپنے کسی مقید کے ضمن میں اس کا وجود ہوتا ہے، الگ خالی مطلق کا وجود نہیں ہوتا، حیوان جب بھی ہو گا وہ یا ناہق ہو گا یا صاہل ہو گا یا ناطق وغیرہ ہو گا، اکیلا حیوان نہیں ہو گا۔ تو اس کا جواب دیں گے کہ یہاں جو اسم کی تعریف میں معنی آیا یہ مطلق معنی ہے بھئی، کون سا معنی؟ مطلق معنی اس سے مراد ہے، جو بھی معنی ہو جو معتبر ہو اپنی ذات کے اعتبار سے، چاہے مطابقی ہو، چاہے تضمنی ہو، اور چاہے التزامی لیکن التزامی تو متروک ہے، تو چاہے مطابقی ہو چاہے تضمنی ہو جو بھی معنی ہو۔ تو معنی سے یہاں مطلق معنی مراد ہے اس میں مطابقی بھی داخل ہو گئے اور تضمنی بھی۔ تو اسم کی کیا تعریف ہوئی؟ اسم ایسا کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہو۔ تو وہ معنی اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہونا چاہیے چاہے وہ مطابقی ہو چاہے تضمنی ہو، اب فعل بھی اس کے اندر داخل ہو گیا، فعل بھی داخل۔ کیونکہ فعل معنی مطابقی کے اعتبار سے تو غیرِ مستقل ہے لیکن معنی تضمنی یعنی حدث کے اعتبار سے یہ مستقل ہے۔ ضَرَبَ سے پورا ضرب آپ کو سمجھ میں آ رہا ہے کہ نہیں؟ دیکھا، أَكَلَ سے اکل سمجھ میں آ رہا ہے کہ نہیں؟ شَرِبَ سے شرب پورا سمجھ میں آ رہا ہے کہ نہیں؟ تو یہ جو فعل ہے یہ حدث کے اعتبار سے فعل بھی فعل کا معنی بھی مستقل ہے۔ فعل کا معنی مستقل، تو اسم کی تعریف میں معنی سے کون سا معنی مراد ہے؟ مطلق معنی۔ تو اسم وہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اپنی ذات کے اعتبار سے ہو، جو اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہو چاہے وہ مطابقی ہو چاہے تضمنی، اور فعل کس اعتبار سے مستقل ہے؟ معنی تضمنی یعنی حدث کے اعتبار سے، معنی تضمنی یعنی حدث کے اعتبار سے تو وہ اس تعریف کے اندر داخل ہے۔ جو جس اعتبار سے بھی وہ معنی کیا ہو مستقل ہو وہ اس کے اندر داخل ہو گیا۔
اب اشکال ہوتا ہے کہ اشکال تو آپ نے کیا کیا تھا: مطلق کا وجود مقید کے ضمن میں ہوتا ہے، مطلق کا وجود مقید کے ضمن میں ہوتا ہے، مطلق کا تو الگ وجود ہی نہیں ہوتا، تو وہ اعتراض تو ابھی بھی باقی ہے اس کا کیا جواب؟ تو جواب یہ کہ مطلق کا وجود مقید کے ضمن میں ہوتا ہے، ہم نے مطلق کے وجود کی بات نہیں کی ہم نے اس معنی سے ارادے کی بات کی ہے کہ ہم کس کا ارادہ کرتے ہیں؟ مطلق معنی کا ہم ارادہ کرتے ہیں، اور مطلق حیوان کا آپ ارادہ کرتے ہیں یا نہیں؟ آپ بھی کلام میں بولتے ہیں: انسان کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں یہ حیوان ہے، آپ گائے کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں یہ حیوان ہے، آپ بکری کی طرف اشارہ کر کے کیا کہتے ہیں؟ حیوان۔ تو مطلق آپ کا مطلق ارادہ ہوتا ہے، یہ سب کیا ہیں؟ حیوان۔ تو مطلق کا ارادہ اور چیز ہے اور مطلق کا وجود اور چیز ہے، مطلق کا وجود ہمیشہ مقید کے ضمن میں ہوتا ہے لیکن مطلق کا ارادہ کیا جا سکتا ہے، آپ کلام میں مطلق بولتے ہیں یا نہیں؟ مثلاً میں نے کہا: حیوان ایک جنس ہے، حیوان ایک جنس ہے، جی کون سا حیوان مراد ہے؟ کون سا حیوان مراد ہے؟ مطلق حیوان مراد ہے، نہ ناطق ہو نہ صاہل کسی کی قید نہیں، مطلق حیوان کیا ہے؟ ایک جنس ہے، تو مطلق کا ارادہ کیا جا سکتا ہے، تو مطلق کا وجود وہ ہمیشہ مقید کے ضمن میں ہوتا ہے لیکن یہاں ہم مطلق کے وجود کی بات نہیں کر رہے بلکہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ جو تعریف کے اندر معنی کا لفظ آیا اس سے کون سا معنی مراد ہے؟ مطلق معنی مراد ہے یعنی اس کا ارادہ کیا گیا ہے اس کے وجود کی بات یہاں پر نہیں، اور مطلق کا ارادہ تو کیا جا سکتا ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
چلیے بس کریں، بحث اچھی طرح سمجھ میں آ گئی، باقی ان شاء اللہ پھر اگلے سبق میں پڑھیں گے بھئی۔ هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔