Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-030

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 127
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے سبق دیکھیے بھئی: وَمَحْصُوْلُہٗ مَا ذَکَرَہٗ بَعْضُ الْمُحَقِّقِیْنَ حَیْثُ قَالَ کَمَا اَنَّ فِی الْخَارِجِ مَوْجُوْدًا قَائِمًا بِذَاتِہٖ وَمَوْجُوْدًا قَائِمًا بِغَیْرِہٖ کَذٰلِکَ فِی الذِّہْنِ مَعْقُوْلٌ ہُوَ مُدْرَکٌ قَصْدًا مَّلْحُوْظًا فِیْ ذَاتِہٖ یَصْلُحُ اَنْ یُّحْکَمَ عَلَیْہِ وَبِہٖ وَمَعْقُوْلٌ ہُوَ مُدْرَکٌ تَبَعًا وَّآلَۃً لِّمُلَاحَظَۃِ غَیْرِہٖ فَلَا یَصْلُحُ لِشَیْءٍ مِّنْہَا۔ گزشتہ اسباق میں اسم کی تعریف ہم نے شروع کی تھی۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا: اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ عَلٰی مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ۔ کہ اسم جو ہے وہ ایسا کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنیٰ پر فِیْ نَفْسِہٖ، اے فِیْ نَفْسِ مَا دَلَّ، جو اس کلمے کی ذات میں ہوتا ہے۔ تو فِیْ نَفْسِہٖ کی ہا ضمیر کس کو لوٹائی؟ مَا کو، اور مَا سے کیا مراد ہے؟ کلمہ مراد ہے بھئی۔ تو مختصر لفظوں میں یوں کہو کہ فِیْ نَفْسِہٖ کی ضمیر کلمہ کو راجع ہے۔ تو اسم وہ کلمہ ہے جو ایسے معنیٰ پر دلالت کرتا ہے جو اس کلمہ کی ذات میں ہوتے ہیں۔ اور کلمہ کی ذات میں معنیٰ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ خود اس پر دلالت کرتا ہے، وہ کسی اور کلمے کا محتاج نہیں ہے، محتاج نہیں ہے۔ اور پھر اس کے بعد یہ گزشتہ سبق میں مصنف نے ایضاح کی عبارت نقل کی تھی۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ علامہ ابنِ حاجب نے یہ کافیہ کو مفصل سے اخذ کیا ہے اور اسی مفصل کی ایک علیحدہ شرح بھی کی ہے صاحبِ کافیہ نے جس کا نام ایضاح ہے۔ اس ایضاح کے اندر انہوں نے مفصل کی وضاحت کی ہے۔ تو قَالَ الْمُصَنِّفُ فِی الْاِیْضَاحِ۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ یہاں سے صاحبِ جامی جو ہیں وہ ایضاح کی عبارت نقل کر کے یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ ہم نے تو مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ یہ ہا ضمیر کلمہ کو راجع کی ہے، لیکن صاحبِ کافیہ نے ایضاح کے اندر یہ فِیْ نَفْسِہٖ کی ہا ضمیر معنیٰ کو راجع کی ہے۔ کس کو راجع کی ہے؟ معنیٰ کو۔ بھئی مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ اگر پہلے کس کو لوٹائیں؟ کلمہ کو۔ وہ ایسا معنیٰ جو کلمہ کی ذات میں ہو۔ میں نے اس کا مفہوم بتلا دیا کہ معنیٰ کا کلمے کی ذات میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ خود بخود اس پر دلالت کرے، وہ کسی اور کلمے کے جڑنے کا محتاج نہ ہو۔ لیکن اگر اس نَفْسِہٖ کی ہا ضمیر کو کس کی طرف راجع کریں؟ معنیٰ کی طرف، تو پھر تو کلام بن گیا مَعْنًی فِیْ نَفْسِ الْمَعْنٰی۔ ایسا معنیٰ جو کس کے اندر ہے؟ معنیٰ کے اندر ہے۔ تو فِیْ آتا ہے ظرفیت کے لیے، یہاں فِیْ آیا، فِیْ سے ماقبل بھی معنیٰ اور فِیْ کے مابعد بھی معنیٰ، تو گویا ظَرْفِیَّتُ الشَّیْءِ لِنَفْسِہٖ لازم آئی کہ ایک ہی شے ظرف بھی ہے اور ایک ہی شے مظروف بھی۔ ظرف وہ جس کے اندر کوئی چیز ہوتی ہے اور مظروف وہ جو اس کے اندر ہے۔ تو جو چیز اندر ہے وہ اور ہوتی ہے اور جو ظرف ہوتا ہے وہ اور۔ یعنی یوں کہو ظرف اور ہے، مظروف اور۔ لیکن اگر فِیْ نَفْسِہٖ کی ہا ضمیر یہ معنیٰ کو راجع کریں تو پھر ظَرْفِیَّتُ الشَّیْءِ لِنَفْسِہٖ لازم آتا ہے اور یہ باطل ہے، درست نہیں ہے۔ ظرف بھی وہی، مظروف بھی وہی، ایک ہی چیز ظرف بھی ہے اور مظروف بھی ہے، یہ باطل ہے، یہ نہیں ہو سکتا بھئی۔ ظرف اور ہوتا ہے اور مظروف اور۔ تو پھر آگے صاحبِ کافیہ، جنہوں نے ایضاح میں اس ضمیر کو کس کی طرف راجع کیا؟ معنیٰ کی طرف، وہ خود ہی اس اعتراض کا جواب بھی دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہاں فِیْ ظرفیت کے لیے نہیں آیا، بلکہ یہاں فِیْ اعتبار کے معنیٰ میں ہے۔ کس معنیٰ میں ہے؟ یعنی یہاں اعتبار کا معنیٰ ملحوظ ہے۔ تو مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ بایں معنیٰ ہوا: مَعْنًی بِاعْتِبَارِہٖ فِیْ نَفْسِہٖ۔ تو یہاں اعتبار کا معنیٰ ملحوظ ہے۔ تو یا یوں کہیں کہ یہ فِیْ جو ہے اعتبار اور نظر کے معنیٰ میں ہے۔ تو ترجمہ یوں ہوگا: مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ، ایسا معنیٰ جو ثابت ہے باعتبار اپنی ذات کے، جو اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے۔ ایسا معنیٰ جو اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے، یا یہاں اعتبار والا ترجمہ کیا، ذرا نظر والا ترجمہ کرو: ایسا معنیٰ جو اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے۔ بِالنَّظَرِ اِلَیْہِ فِیْ نَفْسِہٖ۔ ایسا معنیٰ جو اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے۔ یعنی معنیٰ اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے، کسی امرِ خارج کی وجہ سے ثابت، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے۔ جیسے میں نے مثال ذکر کی تھی: ابتداء کا معنیٰ بھی شروع کرنا، مِنْ کا معنیٰ بھی شروع کرنا، لیکن لفظِ ابتداء میں نے جیسے ہی بولا آپ کو شروع کرنے کا معنیٰ سمجھ میں آگیا۔ لیکن مِنْ کہوں گا تو مِنْ کا معنیٰ آپ کو خود بخود سمجھ میں نہیں آئے گا۔ تو گویا ابتداء کا معنیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے ہی ثابت ہے، یعنی خود ہی اس لفظ سے سمجھ میں آرہا ہے اور مِنْ کا معنیٰ خود سمجھ میں نہیں آئے گا جب تک اس کے ساتھ اس کے متعلقات کو نہیں جوڑیں گے۔ مثلاً میں آپ کے سامنے کہتا ہوں: سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَۃِ اِلَی الْکُوْفَۃِ۔ میں چلا بصرہ سے کوفہ تک۔ یہاں مِنْ آیا، اس مِنْ نے آپ کو بتلا دیا کہ یہ سیر کی ابتداء کہاں سے ہو رہی ہے؟ بصرہ سے۔ کہاں سے ہو رہی ہے؟ بصرہ سے سیر کی۔ تو یہاں اب مِنْ کا معنیٰ سمجھ میں آیا لیکن اپنی ذات کے اعتبار سے نہیں بلکہ سِرْتُ اور بصرہ کے اعتبار سے۔ کس کے اعتبار سے؟ سِرْتُ اور بصرہ کے اعتبار سے۔ سِرْتُ اور بصرہ کو ختم کرو، اکیلا مِنْ کہو تو اس کا معنیٰ سمجھ میں نہیں آتا۔ تو مِنْ کا معنیٰ بھی کیا ہے؟ شروع کرنا۔ ابتداء کا معنیٰ بھی شروع کرنا، لیکن ابتداء کا معنیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے، کسی امرِ خارج یعنی اپنے متعلقات کے اعتبار سے ثابت نہیں، یہاں متعلقات ذکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ جبکہ مِنْ کا معنیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے نہیں ثابت، بلکہ اپنے متعلقات یعنی سِرْتُ اور بصرہ کے اعتبار سے ثابت ہے۔ سِرْتُ اور بصرہ ہیں تو مِنْ کا معنیٰ شروع کرنا بھی سمجھ میں آرہا ہے ورنہ سمجھ میں نہیں آئے گا۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو یہاں فِیْ کس معنیٰ میں ہے؟ اعتبار کے معنیٰ میں، تو معنیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے، یا یوں کہیں معنیٰ اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت نہیں۔ اور پھر اس کے بعد صاحبِ کافیہ جو ہیں، صاحبِ کافیہ نے آگے عربوں کا کلام بھی پیش کیا کہ ہم نے فِیْ کو اعتبار کے معنیٰ میں لیا اور کہا کہ یہ ظرفیت کے لیے نہیں ہے بلکہ کس معنیٰ میں ہے؟ اعتبار کے معنیٰ میں ہے۔ کہتے ہیں یہ ہم اپنی طرف سے ایک نیا معنیٰ فِیْ کا نہیں بیان کر رہے، کلامِ عرب میں بھی فِیْ اعتبار کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ کسی گھر کے بارے میں کسی کو بتلاتے ہوئے عربی میں کہتے ہیں: اَلدَّارُ فِیْ نَفْسِہَا حُکْمُہَا کَذَا۔ کہ گھر جو ہے فِیْ نَفْسِہَا، اپنی ذات کے اعتبار سے جو ہے، حُکْمُہَا کَذَا اس کا حکم یہ ہے، یعنی اس کی قیمت یہ ہے۔ یعنی گھر ہے مثلاً ایک کنال کے اندر ایک گھر بنا ہوا ہے، بڑا شاندار گھر بنا ہوا ہے، اب دوسرا شخص بتلاتا ہے، گھر فروخت کرنے والا یا کسی آدمی کو بتلاتا ہے کہ یہ گھر جو ہے اپنی ذات کے اعتبار سے یعنی جو اس پر میٹیریل لگا ہے اور جس طرح کی اس کی تعمیر ہوئی ہے اس تعمیر کے اعتبار سے اس کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، اور اگر اس کے ساتھ آپ خارجی چیزوں کو بھی ملاؤ کہ یہ گھر فلاں محلے میں ہے یا فلاں شہر کے فلاں خاص علاقے کے اندر ہے تو پھر تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہے بھئی۔ ہاں اپنی ذات کے اعتبار سے مثلاً اس کی قیمت اتنی ہے، امرِ خارج کا اعتبار نہ کرو، صرف اس کے میٹیریل، اس کی بناوٹ، اس کی تعمیر وغیرہ کو ہی دیکھ لو تو اپنی ذات کے اعتبار سے اس کی قیمت اتنی ہے، اور اگر امورِ خارجیہ کو ساتھ ملاؤ کہ یہ کس محلے میں ہے، کس جگہ پر ہے، اور یا اس کے فلاں فلاں بڑے لوگ اس کے پڑوس میں آباد ہیں تو اس اعتبار سے تو اس کی قیمت اور زیادہ ہے بھئی۔ تو عربی میں بھی فِیْ کس معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے؟ اعتبار کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے کہ اَلدَّارُ فِیْ نَفْسِہَا حُکْمُہَا کَذَا کہ یہ گھر جو ہے اپنی ذات کے اعتبار سے اس کی قیمت یہ ہے۔ تو دیکھو دَار ہے موجود فِی الْخَارِج اور معنیٰ جو ہوتا ہے وہ موجود فِی الذِّہْن ہے۔ معنیٰ کہاں ہوتا ہے؟ ذہن میں، اور دَار کہاں پر ہے؟ خارج میں۔ تو جیسے خارج کے اندر جو چیزیں ہیں ان میں بھی کبھی امرِ خارج کا اعتبار ان کے ساتھ کیا جاتا ہے، کبھی ان کے ساتھ امرِ خارج کا اعتبار نہیں کیا جاتا، اسی طرح جو معنیٰ ہے، معنیٰ جو ذہن میں آتا ہے، کبھی اس میں امرِ خارج کا اعتبار ہوگا اور کبھی امرِ خارج کا اعتبار نہیں ہوگا۔ تو مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ، اَیْ مَعْنًی فِیْ نَفْسِ الْمَعْنٰی کا مطلب آپ کو سمجھ میں آگیا کہ معنیٰ اپنے ذات کے اعتبار سے ثابت ہے۔ معنیٰ اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت نہیں۔ کہتے ہیں جب یہاں تک آپ کو بات سمجھ میں آگئی تو آپ کو حرف کی تعریف بھی سمجھ آجانی چاہیے۔ یہ کون فرما رہے ہیں؟ صاحبِ کافیہ، ایضاح کے اندر۔ کہتے ہیں حرف میں کیا کہتے ہیں؟ اَلْحَرْفُ مَا دَلَّ عَلٰی مَعْنًی فِیْ غَیْرِہٖ۔ وہاں فِیْ غَیْرِہٖ کا لفظ لے کر آتے ہیں۔ بھئی یہ کیا معنیٰ؟ حرف ایسے معنیٰ پر دلالت کرتا ہے جو اس کے غیر میں ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے حرف کے اپنے اندر کوئی معنیٰ نہیں ہوتا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، اب آپ کو یہ بات بھی سمجھ میں آجانی چاہیے، جیسے وہاں فِیْ نَفْسِہٖ میں فِیْ اعتبار کے معنیٰ میں تھا، یہاں پر بھی فِیْ غَیْرِہٖ کس معنیٰ میں ہے؟ اعتبار کے معنیٰ میں ہے۔ یعنی حرف مَا دَلَّ عَلٰی، حرف وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے عَلٰی مَعْنًی ایسے معنیٰ پر فِیْ غَیْرِہَا جو ثابت ہے اس کے غیر کے اعتبار سے، جو اس کے غیر کے اعتبار سے ثابت ہے یعنی اس کے متعلق کے اعتبار سے ثابت ہے۔ خود مِنْ کے اعتبار سے شروع کرنا نہیں ثابت بلکہ اس کے جو متعلق ہیں سِرْتُ اور بصرہ ان کے اعتبار سے کیا ہے؟ شروع کرنا کا معنیٰ ثابت ہے۔ تو فِیْ غَیْرِہٖ کا کیا معنیٰ؟ کہ وہ معنیٰ غیر میں نہیں ہے، فِیْ یہاں پر بھی ظرفیت کے لیے نہیں ہے بلکہ کس معنیٰ میں ہے؟ اعتبار کے معنیٰ میں ہے کہ وہ معنیٰ غیر کے اعتبار سے ثابت ہے، یعنی اس حرف کے غیر، اور اس حرف کے غیر سے کون مراد ہے؟ ہر لفظ مراد ہے یا اس کے متعلقات مراد ہیں؟ اس کے متعلقات مراد ہیں کہ وہ ذکر ہوں گے تو اس کا معنیٰ سمجھ میں آجائے گا، جیسے مِنْ کے ساتھ سِرْتُ اور بصرہ ذکر ہوئے تو اس کا معنیٰ سمجھ میں آگیا۔ تو حرف کا معنیٰ ثابت ہوتا ہے غیر کے اعتبار سے یعنی اپنے متعلق کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، خود ثابت نہیں ہوتا۔ بات سمجھ میں آگئی؟ اور اس کے بعد پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ آگے وَمَحْصُوْلُہٗ جو ہے یہاں سے محصول اور حاصل کی بحث شروع ہو رہی ہے۔ محصول اور حاصل کہہ لیں یا حاصل اور محصول کہہ لیں، یہ دونوں لفظ آگے ذکر ہوں گے بھئی، وَمَحْصُوْلُہٗ بھی اور آگے آٹھ دس سطروں کے بعد وَالْحَاصِلُ بھی آئے گا۔ تو یہ محصول اور حاصل کی بحث آ رہی ہے شرحِ جامی میں۔ اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ شرحِ جامی کی مشکل ترین بحث ہے بھئی اور بے انتہا پیچیدہ ہے۔ علماء نے اس کو حل کرنے کے لیے بڑی محنت کی ہے، اللہ ان سب کو ان کی محنتوں کی جزا نصیب فرمائے۔ اور ان تقاریر سے یہ مقام حل ہو جاتا ہے ورنہ بڑا پیچیدہ ہے بھئی، بڑا پیچیدہ۔ پھر میں نے آپ کو وجہ بھی بتلائی تھی کہ شارحِ جامی کی تو عادت نہیں ہے کہ وہ زیادہ لمبی بات کریں اور اتنی پیچیدہ اور اتنی طویل بحث کو لے کر آئیں، تو اپنی عادت کے برخلاف انہوں نے اتنی پیچیدہ اور اتنی طویل بحث یہاں کیوں کی؟ میں نے بتلایا تھا اس کی علماء نے کئی وجوہات ذکر کی ہیں۔ تین وجہیں میں نے آپ کو بتلائی تھیں کہ کم از کم یہ تین وجہیں آپ ذہن میں رکھیں۔ پہلی وجہ یہ کہ اسم کی تعریف میں فِیْ نَفْسِہٖ آیا اور حرف کی تعریف میں آگے فِیْ غَیْرِہٖ آئے گا بھئی۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلانا چاہتے ہیں معنیٰ جو ہے فِیْ نَفْسِہٖ ہونا اور معنیٰ فِیْ غَیْرِہٖ ہونا ان دونوں کا کیا مطلب ہے؟ تو وہ اس کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس لیے شارحِ جامی اتنی طویل بحث لے کر آئے۔ اور دوسری وجہ یہ کہ وہ بعض علماء کا رد کرنا چاہتے ہیں۔ بعض علماء نے کیا فرمایا ہے؟ کہ جیسے اسم اور فعل اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرتے ہیں، فِیْ نَفْسِہٖ دلالت کرتے ہیں، اسی طرح حرف بھی اپنے معنیٰ پر فِیْ نَفْسِہٖ یعنی خود دلالت کرتا ہے۔ تو صاحبِ جامی ان کا رد کرنا چاہتے ہیں کہ نہیں، دونوں میں فرق ہے بھئی۔ دونوں اپنے معنیٰ پر خود دلالت نہیں کرتے بلکہ ان دونوں میں پانچ فرق ہیں: ایک یہ کہ یہ دونوں معنیٰ کے اعتبار سے بھی مختلف ہیں، ان میں فرق ہے۔ یہ دونوں لفظوں کے اعتبار سے بھی ان میں فرق ہے۔ حکم کے اعتبار سے بھی ان دونوں میں فرق ہے۔ استعمال کے اعتبار سے بھی ان دونوں میں فرق ہے۔ اور وضع کے اعتبار سے بھی ان دونوں میں فرق ہے کہ ایک ایک معنیٰ کے لیے وضع ہے، دوسرا دوسرے معنیٰ کے لیے وضع ہے۔ تو پانچ فرق اس میں وہ بتلائیں گے اس پوری بحث کے اندر کہ اسم اور حرف دونوں معنیٰ کے اعتبار سے بھی مختلف ہیں: اسم کا معنیٰ مستقل بالمفہوم ہوتا ہے، مستقلاً سمجھ میں آتا ہے اسم سے، اور حرف کا معنیٰ مستقل بالمفہوم نہیں ہوتا، حرف سے مستقلاً معنیٰ سمجھ میں نہیں آتا۔ دونوں کے لفظوں میں بھی فرق ہے: اسم جو ہے وہ اپنے معنیٰ پر دلالت کرنے کے لیے متعلقات کا محتاج نہیں، جیسے ہی لفظِ ابتداء کہا آپ کو شروع کرنا سمجھ میں آگیا، لیکن مِنْ کا لفظ یہ اپنے متعلقات کا محتاج ہے پھر ہی یہ اپنے معنیٰ یعنی شروع کرنے پر دلالت کرے گا، اس کے ساتھ سِرْتُ اور بصرہ ذکر کریں گے تو اس سے شروع کرنے کا معنیٰ سمجھ میں آئے گا، ویسے سمجھ میں نہیں۔ تو معنیٰ میں بھی دونوں مختلف، لفظوں میں بھی مختلف، اور حکم کے اندر بھی دونوں مختلف ہیں یعنی اسم وہ مَحْکُوْمٌ عَلَیْہِ بھی بن سکتا ہے اور مَحْکُوْمٌ بِہٖ بھی بن سکتا ہے، جبکہ حرف نہ وہ مَحْکُوْمٌ عَلَیْہِ بن سکتا ہے اور نہ مَحْکُوْمٌ بِہٖ بن سکتا ہے۔ اور استعمال کے اندر بھی دونوں مختلف ہیں اسم اور حرف، کہ اسم جو ہے وہ اپنے معنیٰ کے سمجھنے اور سمجھانے میں متعلقات کے ساتھ استعمال اس کا ضروری نہیں ہے، جبکہ حرف جو ہے اس میں اس کا معنیٰ سمجھنے اور سمجھانے کے لیے اس کا استعمال متعلقات کے ساتھ ضروری ہے بھئی۔ اور وضع کے اندر بھی دونوں کے اندر فرق ہے کہ اسم جو ہے اس کو ایک معنیٔ کلی کے لیے وضع کیا گیا ہے، اور حرف جو ہے اس کو جزئیات کے لیے وضع کیا گیا ہے کہ وہ معانیٔ جزئیہ پر دلالت کرتا ہے۔ جیسے انسان کیا ہے؟ کلی، اور زید، عمرو، بکر کیا ہیں؟ جزئیات۔ تو جیسے ایک کلی ہوتی ہے اور ایک جزئی، اسی طرح اسم کا معنیٰ کیا ہے؟ وہ کلی ہے اور حرف کا معنیٰ جزئی ہے بھئی۔ آگے اس کی وضاحت آجائے گی بھئی۔ تو یہ دوسری وجہ۔ پہلی وجہ کیا؟ یہ بحث اتنی طویل کیوں لائے؟ کہ فِیْ نَفْسِہٖ اور فِیْ غَیْرِہٖ کا معنیٰ بتلانا چاہتے تھے۔ دوسری وجہ یہ کہ بعض علماء کا رد کرنا چاہتے تھے جنہوں نے کیا فرمایا تھا کہ اسم اور حرف دونوں اپنے معنیٰ پر خود دلالت کرتے ہیں۔ اور تیسری وجہ یہ ہے کہ امام رازی رحمہ اللہ نے اسم اور حرف کی تعریف پر بڑے پیچیدہ اور مشکل اعتراضات کیے ہیں۔ انہوں نے اسم کی بہت ساری تعریفات ذکر کیں اور بڑے مشکل اور پیچیدہ اعتراضات کیے۔ اور میں نے بتلایا تھا، میں نے بتلایا تھا کہ یہ علمائے نحو پر بہت بڑا اشکال تھا کہ انہوں نے اسم کی بہت ساری تعریفیں کی ہیں لیکن کوئی ایک بھی تعریف ایسی نہیں ہے جس پر اعتراضات واقع نہ ہوں، کوئی ایسی تعریف جو جامع ہو، مانع ہو اور اعتراضات سے محفوظ ہو، ایسا نہیں ہے۔ اسم کی تعریفات پر بڑے بڑے اعتراضات ہوئے، حتیٰ کہ امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ متقدمین اور متاخرین نے کوئی ستر کے لگ بھگ اسم کی تعریفیں کی ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی صحیح تعریف نہیں ہے، سب پر اعتراضات ہوتے ہیں۔ اسی طرح علامہ ابن الانباری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسم کی ایک بھی تعریف صحیح نہیں ہے۔ اسی طرح امام رازی نے بڑے بڑے مشکل اور پیچیدہ اعتراضات کیے ہیں اسم پر اور اسی طرح حرف پر بھئی۔ اور میں نے یہ بھی بتلایا کہ امام سیبویہ کے بارے میں بھی علماء لکھتے ہیں کہ امام سیبویہ بھی اسم کی جامع مانع تعریف نہیں جانتے تھے، چنانچہ انہوں نے اپنی کتاب میں فعل کی بھی تعریف کی ہے، حرف کی بھی تعریف کی ہے، لیکن اسم کی تعریف نہیں کی۔ لیکن میں نے بتلایا یہ کوئی عیب نہیں ہے، وجہ یہ کہ بعض اوقات ایک چیز اتنی ظاہر ہوتی ہے کہ بچہ بچہ اس کو سمجھتا ہے اور جانتا ہے، ہر شخص اس کو جانتا ہے، لیکن اس کی جامع مانع تعریف کرنا یہ بڑا ہی مشکل کام ہوتا ہے، کیونکہ وہ چیز بہت زیادہ واضح ہوتی ہے، تو اس کی تعریف کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جیسے میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ سورج سب سے زیادہ روشن اور چمکدار عین دوپہر کے وقت ہوتا ہے اور اس وقت کوئی نظر اس کی طرف نہیں دیکھ سکتی۔ دیکھو سب سے نمایاں ہے لیکن کوئی اس کی طرف دیکھ نہیں سکتا۔ اسی طرح کبھی کوئی چیز بہت نمایاں ہوتی ہے لیکن اس کی تعریف کرنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے۔ جیسے دوسری مثال میں نے ذکر کی تھی جیسے نور ہے، اسی طرح سرور ہے۔ نور روشنی کو کہتے ہیں بھئی، روشنی کو بچہ بچہ جانتا ہے لیکن روشنی کی حقیقت کیا ہے اس کی حقیقت میں علماء پریشان ہیں بھئی۔ تو اسی طرح خوشی، سرور بھئی، خوشی۔ خوشی بچہ بچہ جانتا ہے خوشی کسے کہتے ہیں، لیکن خوشی کی حقیقت کیا ہے، اس کی تعریف کیا کی جائے، یہ بڑا ہی مشکل کام ہے، علماء اس میں پریشان ہیں بھئی۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو اسی طرح اسم بھی چونکہ بہت واضح اور نمایاں تھا تو اس کی تعریف بڑی مشکل تھی، اور میں نے بتلایا کہ یہاں پر یہ حاصل محصول کی بحث اس کے ذریعے صاحبِ جامی جو ہیں وہ آپ کو یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ جو صاحبِ کافیہ اور صاحبِ مفصل نے اسم کی تعریف کی ہے، دونوں کی تعریف ایک ہی ہے تقریباً، انہوں نے جو اسم کی تعریف کی ہے وہ ہر اعتبار سے جامع مانع بھی ہے اور اعتراضات سے محفوظ بھی ہے۔ چنانچہ یہ حاصل اور محصول کی بحث میں وَمَحْصُوْلُہٗ اس کے تحت وہ میر سید السند کی عبارت لائیں گے۔ میر سید السند جن کو میر سید الشریف بھی کہتے ہیں، یہ نحو میر والے، ان کی عبارت لائیں گے اور وہ پھر فلسفی اصولوں کے مطابق وضاحت کریں گے، اسم اور حرف میں فرق بیان کریں گے بھئی، اسم اور حرف میں۔ اور پھر آگے وَالْحَاصِلُ کے بعد جو ہے شارحِ جامی اپنی تقریر ساتھ ملائیں گے اور مکمل وضاحت کر دیں گے کہ اسم اور حرف دونوں الگ الگ ہیں اور یہ جو تعریف ہوئی ان کی جامع بھی ہے اور مانع بھی ہے اور ہر قسم کے اعتراضات سے محفوظ بھی ہے۔ تو میر سید السند اور ملا جامی رحمہ اللہ ان دونوں کا علمائے نحو پر عظیم احسان ہے کہ علمائے نحو پر ایک بڑا عیب اور اعتراض ہوتا تھا کہ اے علمائے نحو، آپ کے ہاں سب سے زیادہ بحثیں اسم کی ہیں آپ کی کتابوں میں لیکن آپ کو اسم کی جامع مانع تعریف ہی نہیں آتی۔ تو انہوں نے حق ادا کر دیا سب کی طرف سے اور بتلا دیا کہ اسم اور حرف کی جو تعریف کی گئی ہے وہ جامع بھی ہے، مانع بھی ہے اور ہر قسم کے اعتراضات سے سلامت بھی ہے۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو آج ہم یہ حاصل محصول کی بحث شروع کریں گے بھئی۔ دیکھیے بھئی کتاب پر: وَمَحْصُوْلُہٗ مَا ذَکَرَہٗ بَعْضُ الْمُحَقِّقِیْنَ حَیْثُ قَالَ کَمَا اَنَّ فِی الْخَارِجِ مَوْجُوْدًا قَائِمًا بِذَاتِہٖ وَمَوْجُوْدًا قَائِمًا بِغَیْرِہٖ کَذٰلِکَ فِی الذِّہْنِ مَعْقُوْلٌ ہُوَ مُدْرَکٌ قَصْدًا مَّلْحُوْظًا فِیْ ذَاتِہٖ یَصْلُحُ اَنْ یُّحْکَمَ عَلَیْہِ وَبِہٖ وَمَعْقُوْلٌ ہُوَ مُدْرَکٌ تَبَعًا وَّآلَۃً لِّمُلَاحَظَۃِ غَیْرِہٖ فَلَا یَصْلُحُ لِشَیْءٍ مِّنْہَا۔ تو یہ محصول حاصل کی بحث شروع ہو رہی ہے۔ یاد رکھو اس بحث کے چھ حصے ہیں، اس بحث کے چھ حصے ہیں، ان پر ذرا نشان لگا لو۔ جب کلام تقسیم ہو جائے گا، چھ حصے بن جائیں گے تو پھر آپ کے لیے اس کو سمجھنا آسان ہو جائے گا۔ بھئی میں نے بتایا یہ مشکل ترین بحثوں میں سے ہے، دعا کرو اللہ تعالیٰ اس کو ہم سب کے لیے آسان فرمائے بھئی۔ دیکھو: وَمَحْصُوْلُہٗ یہاں سے شرح کا پہلا حصہ ہے۔ وَمَحْصُوْلُہٗ سے شرح کا پہلا حصہ ہے، چھ حصے بنائیں گے ہم، یہ ہے پہلا حصہ۔ دو تین سطروں کے بعد آرہا ہے: فَالْاِبْتِدَاءُ مَثَلًا بھئی۔ فَالْاِبْتِدَاءُ مَثَلًا مل گیا؟ دو سطروں کے بعد ہے فَالْاِبْتِدَاءُ مَثَلًا۔ یہ دوسرا حصہ ہے شرح کا۔ نشان لگا لیا؟ آگے پانچ چھ سطروں کے بعد ہے: وَالْحَاصِلُ۔ وَالْحَاصِلُ، یہ تیسرا حصہ ہے شرح کا۔ پھر اس سے پانچ چھ سطریں آگے ہے: وَاِذَا عَرَفْتَ ہٰذَا۔ وَاِذَا عَرَفْتَ ہٰذَا مل گیا بھئی؟ یہ چوتھا حصہ ہے شرح کا۔ وَاِذَا عَرَفْتَ ہٰذَا۔ نشان لگا لیا بھئی؟ یہ شرح کا چوتھا حصہ ہے۔ اس سے آگے دو تین سطروں کے بعد ہے: فَفِیْ ہٰذَا الْکِتَابِ، یہ شرح کا پانچواں حصہ ہے۔ اور اس سے پھر چار پانچ سطریں آگے ہے: وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِیْقِ، وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِیْقِ، یہ شرح کا چھٹا حصہ ہے۔ نشان لگا لیے؟ تو یہ چھ حصے کر لیے ہم نے اس کے، اب اس کو سمجھنا آسان ہوگا۔ کتنے حصے ہیں؟ چھ۔ پہلا حصہ وَمَحْصُوْلُہٗ سے ہے، دوسرا حصہ فَالْاِبْتِدَاءُ سے ہے، تیسرا حصہ وَالْحَاصِلُ سے ہے، چوتھا حصہ وَاِذَا عَرَفْتَ ہٰذَا سے ہے، پانچواں حصہ فَفِیْ ہٰذَا الْکِتَابِ یہاں سے ہے، اور چھٹا حصہ وَبِمَا سَبَقَ مِنَ التَّحْقِیْقِ ظَہَرَ جی یہاں سے ہے بھئی۔ نشان لگا لیے اچھی طرح؟ اب دیکھیے: دیکھو یہ جو بحث شروع ہو رہی ہے وَمَحْصُوْلُہٗ سے لے کر وَالْحَاصِلُ تک، تو یہ وَالْحَاصِلُ سے ماقبل تک یہ میر سید السند کی تقریر اس میں ذکر کریں گے۔ اس وَالْمَحْصُوْلُ میں کس کی تقریر ذکر کریں گے؟ میر سید السند کی تقریر ذکر کریں گے کہ انہوں نے کس طرح اس اسم اور فعل کے اندر فرق کو ذکر کیا ہے اور اس کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ اور وَالْحَاصِلُ سے آگے جو ہے پھر شارحِ جامی اپنی تقریر کریں گے اور پھر اس مقام کی مکمل وضاحت ہو جائے گی بھئی۔ کچھ تقریر کس کی ہو گئی؟ میر سید السند کی، اور کچھ تقریر کس کی ہو گئی؟ علامہ جامی کی، تو مقام بہترین حل ہو جائے گا بھئی۔ بھئی ادھر دیکھیے: وَمَحْصُوْلُہٗ یہ شرح کا پہلا حصہ ہے۔ مَحْصُوْل یاد رکھو، مَحْصُوْل بمعنیٰ حاصل کے ہے۔ مَحْصُوْل بمعنیٰ حاصل کے ہے۔ مَحْصُوْلُ الْکَلَام، حَاصِلُ الْکَلَام اور مُحَصَّلُ الْکَلَام سب کا ایک ہی معنیٰ ہے۔ تو مَحْصُوْل کس معنیٰ میں ہے؟ حاصل کے معنیٰ میں ہے۔ آپ کو ایک عجیب نکتہ بتلاؤں بھئی، عجیب نکتہ۔ آپ نے پڑھا ہے ایک ہوتا ہے اسمِ فاعل، ایک ہوتا ہے اسمِ مفعول بھئی۔ ضَرَبَ یَضْرِبُ ضَرْبًا، اسمِ فاعل کیا آیا؟ ضَارِبٌ، فَاتِحٌ، مُکْرِمٌ، یہ کیا ہیں؟ اسمِ فاعل۔ اور مَضْرُوْبٌ، مَفْتُوْحٌ، مُکْرَمٌ وغیرہ یہ ہیں اسمِ مفعول۔ یاد رکھو کبھی کبھار اسمِ فاعل جو ہے خلاف القیاس مفعول کے وزن پر بھی آجاتا ہے۔ کبھی کبھار اسمِ فاعل خلاف القیاس مفعول کے وزن پر بھی آجاتا ہے۔ جیسے یہ مَحْصُوْل بمعنیٰ حَاصِل کے ہے۔ وزن تو کون سا؟ مفعول والا، لیکن یہ کیا ہے؟ اسمِ فاعل ہے، بات سمجھ میں آگئی؟ اور بھی کلامِ عرب میں ایسا ہوتا ہے لیکن قلیل ہوتا ہے۔ جیسے قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: کَانَ وَعْدُہٗ مَأْتِیًّا۔ دیکھو مَأْتِیٌّ اسمِ مفعول ہے بر وزنِ مَرْمِیٌّ بھئی۔ تو کَانَ وَعْدُہٗ مَأْتِیًّا، اَیْ آتِیًا بھئی۔ یہ وزن تو اسمِ مفعول کا ہے لیکن دراصل کیا ہے؟ اسمِ فاعل ہے بھئی، یہ اسمِ فاعل ہے، مَأْتِیًّا بمعنیٰ آتِیًا کے۔ یا دوسری مثال لے لیں جیسے حِجَابًا مَّسْتُوْرًا قرآن میں ہے۔ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا، یہ مَسْتُوْر اسمِ مفعول بظاہر لگ رہا ہے لیکن دراصل یہ اسمِ فاعل ہے، اَیْ سَاتِرًا۔ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا اَیْ سَاتِرًا۔ حِجَاب پردہ، اور سَاتِر چھپانے والا، ڈھانپنے والا۔ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا اَیْ سَاتِرًا، ایسا پردہ جو ڈھانپنے والا ہے۔ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا ویسے تو لفظی ترجمہ بنتا ہے ایسا پردہ مَسْتُوْرًا کہ اس پردے کو بھی ڈھانپا گیا ہو، اس پردے کو بھی، وہ پردہ بھی کیا ہو؟ مَسْتُوْر ہے، حالانکہ نہیں، یہ مَسْتُوْر کس معنیٰ میں ہے؟ سَاتِر کے معنیٰ میں، یعنی ایسا پردہ سَاتِرًا جو ڈھانپنے والا ہے، چھپانے والا ہے۔ بات سمجھ میں آگئی؟ اور اسی طرح یاد رکھو کلامِ عرب میں کبھی اسمِ مفعول جو ہے وہ خلاف القیاس اسمِ فاعل کے وزن پر بھی آجاتا ہے۔ پہلے تو تھا مَأْتِیٌّ کس معنیٰ میں تھا؟ آتٍ کے معنیٰ میں تھا، اور مَسْتُوْر کس معنیٰ میں تھا؟ سَاتِر، اور مَحْصُوْل کس معنیٰ میں تھا؟ حَاصِل، اور کبھی اس کا برعکس ہوتا ہے، ہوتا اسمِ مفعول ہے لیکن خلاف القیاس کس وزن پر آتا ہے؟ اسمِ فاعل کے وزن پر۔ جیسے سِرٌّ کَاتِمٌ۔ سِرٌّ کَاتِمٌ۔ سِرٌّ کہتے ہیں راز کو اور کَاتِمٌ، کَتَمَ یَکْتُمُ کے معنیٰ چھپانا، تو یہ کَاتِم بمعنیٰ مَکْتُوْم کے ہے۔ سِرٌّ کَاتِمٌ اَیْ مَکْتُوْمٌ۔ ایسا راز مَکْتُوْمٌ جس کو چھپایا گیا ہے یعنی پوشیدہ ہے۔ تو یہ کَاتِم کس معنیٰ میں؟ کَاتِم بظاہر اسمِ فاعل لگ رہا ہے لیکن دراصل یہ کیا ہے؟ اسمِ مفعول ہے۔ یا دوسری مثال لے لو جیسے مَاءٌ دَافِقٌ۔ مَاءٌ دَافِقٌ۔ یہ دَافِق بمعنیٰ مَدْفُوْق کے ہے، مَاءٌ مَدْفُوْقٌ، ایسا پانی جس کو اچھالا گیا ہے۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح ہے، یہ مَحْصُوْل بمعنیٰ حَاصِل کے ہے۔ وَمَحْصُوْلُہٗ، یہ مَحْصُوْلُہٗ کی ہا ضمیر اس میں دو احتمال ہیں۔ ایک احتمال تو یہ ہے کہ یہ راجع ہے مَا قَالَہٗ ابْنُ الْحَاجِبِ، وہ جو علامہ ابنِ حاجب نے فرمایا ہے ایضاح کے اندر بھئی، یہ ساتھ ہی دو تین سطریں جو گزری ہیں ابھی ابھی اس مَحْصُوْلُہٗ سے پہلے۔ یہ جو علامہ ابنِ حاجب کا کلام ہے کہ انہوں نے کیا فرمایا تھا؟ اَلضَّمِیْرُ فِیْ مَا دَلَّ عَلٰی مَعْنًی فِیْ نَفْسِہٖ یہاں سے جو ان کا کلام شروع ہو رہا ہے، اس کی طرف راجع کریں، جو علامہ ابنِ حاجب نے فرمایا اس کا حاصل یہ ہے، اب آگے اس کی تشریح کرنے لگے ہیں۔ لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ مَحْصُوْلُہٗ کی ہا ضمیر مَا قَالَہٗ ابْنُ الْحَاجِبِ وَمَا قَالَہُ الشَّارِحُ کی طرف لوٹائیں، یعنی شارح اور ماتن دونوں نے جو فرمایا ہے اس سارے کی طرف لوٹائیں اس ضمیر کو، کہ شارح اور ماتن کا جو کلام ہے اس کا محصول یہ ہے۔ اس صورت میں یہ جو اسم کی تعریف شروع ہو رہی ہے: اَلْاِسْمُ مَا دَلَّ اَیْ کَلِمَۃٌ دَلَّتْ سے لے کر وَمَحْصُوْلُہٗ سے پہلے تک، یہ ساری عبارت کی طرف اشارہ ہے، کہ اس میں اسم کی تعریف بھی آگئی، پھر اس کے اندر شارح یعنی ملا جامی رحمہ اللہ نے اس کی تشریح بھی کی اور بتلایا کہ مَا دَلَّ سے کیا مراد ہے؟ کَلِمَۃٌ دَلَّتْ۔ اور فِیْ نَفْسِہٖ کیا ہے؟ معنیٰ کی صفت ہے۔ اور فِیْ نَفْسِہٖ کی ضمیر کس کو راجع کی؟ مَا دَلَّ کو راجع کر دی۔ تو ان کا کلام بھی آگیا، اور پھر آگے صاحبِ کافیہ کی ایضاح والی عبارت بھی آگئی کہ انہوں نے فِیْ نَفْسِہٖ کی ہا ضمیر کس کو راجع کی ہے؟ معنیٰ کو راجع کی ہے، تو اس سارے کا حاصل یہ ہے، اب تشریح کرنے لگے ہیں۔ اور یہ زیادہ مناسب ہے کہ دونوں کی طرف یہ جو ابنِ حاجب اور شارح نے فرمایا ہے اس سارے کی طرف اس ضمیر کو راجع کیا جائے کیونکہ آ گے، آگے وہ اس بات کو بھی ذکر کریں گے کہ فِیْ نَفْسِہٖ کی ہا ضمیر چاہے کلمہ کو راجع کریں، چاہے معنیٰ کو راجع کریں، دونوں صورتوں میں ایک ہی معنیٰ بنتا ہے۔ معلوم ہوا اس سارے کی وہ تشریح کرنا چاہتے ہیں، جو ابنِ حاجب نے فرمایا اس کی بھی اور جو شارح یعنی ملا جامی نے خود فرمایا اس کی بھی تشریح کرنا چاہتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَمَحْصُوْلُہٗ مَا ذَکَرَہٗ بَعْضُ الْمُحَقِّقِیْنَ۔ تو کہتے ہیں وَمَحْصُوْلُہٗ اور محصول اس کا، جو علامہ ابنِ حاجب اور شارح ملا جامی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے اس کا حاصل یہ ہے، مَا ذَکَرَہٗ بَعْضُ الْمُحَقِّقِیْنَ وہ ہے جس کو بعض محققین نے ذکر کیا۔ میں نے آپ کو ابھی بتلایا کہ وَمَحْصُوْلُہٗ کے بعد یہ وَالْحَاصِلُ تک اس میں میر سید السند کی عبارت ذکر کریں گے۔ میر سید السند نے فلسفی اصولوں کے مطابق معنیٔ اسمی اور معنیٔ حرفی کی تفصیل بیان کی، اس کی وضاحت کی، اور پھر آگے وَالْحَاصِلُ سے آگے جو ہے ملا جامی رحمہ اللہ نحوی اصولوں کے مطابق اس کی مکمل پھر وضاحت کر دیتے ہیں۔ تو یہ پہلا حصہ ہے شرح کا بھئی۔ تو اس پہلے حصے کے اندر وہ معقول کو محسوس کے ساتھ تشبیہ دے کر اس کی وضاحت کریں گے۔ بھئی ایک ہے محسوس، یہ جو محسوس جو ہمیں چیزیں خارج میں یہ جو چیزیں ہیں یہ ہمیں آنکھوں سے دکھائی دیتی ہیں، جیسے دیکھو یہ پنکھا ہے، یہ مسجد ہے، یہ کتاب ہے، یہ قلم ہے، یہ پہاڑ ہیں، یہ بادل ہیں، یہ سب چیزیں ہمیں آنکھوں سے دکھائی دیتی ہیں، ان کو کہتے ہیں محسوس بھئی۔ کیا کہتے ہیں؟ محسوس۔ اور ایک وہ چیز جو ہمارے ذہن میں آتی ہے، وہ جو معنیٰ اور جو مفہوم ہمارے ذہن میں آتا ہے، وہ ہے معقول بھئی۔ وہ کیا ہے؟ معقول۔ بلکہ یوں کہو، یوں کہو کہ یہاں دو ظرف ہیں بھئی: ایک ظرف ہے خارج کا، ظرف کیا ہے؟ خارج کا، اور اس کے اندر یہ ساری چیزیں جو آپ کو نظر آرہی ہیں، یہ خارج ان کے لیے ظرف ہے۔ یہ پنکھا بھی خارج میں موجود ہے، یہ کتاب بھی خارج میں موجود ہے، یہ پہاڑ بھی خارج میں موجود ہے، تو یہ خارج ان کے لیے ظرف ہے۔ تو یہ جو محسوسات ہیں ان کے لیے خارج ظرف ہے۔ اور یہ جو معانی ہمارے ذہن میں آتے ہیں تو یہ ذہن ان کے لیے ظرف ہے بھئی۔ تو دو ظرف ہو گئے: ایک ظرف کیا؟ خارج، اور ایک ظرف کیا؟ ذہن۔ خارج میں یہ چیزیں ہیں جو ہمیں آنکھوں سے دکھائی دیتی ہیں، اور ذہن میں وہ چیزیں ہیں جو ہمیں آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتیں، جو مختلف چیزوں کی پہچان، ان کے معانی اور ان کی صورتیں ہمارے ذہن میں آتی ہیں، یہ سب معقول ہیں، یہ سب کیا ہیں؟ معقول ہیں۔ تو معقول جو ہے وہ ہمارے ذہن میں ہے اور محسوس جو ہے خارج میں جو ہمیں نظر آرہا ہے۔ تو اب دیکھو معنیٰ، ایک ہے معنیٔ اسمی، ایک ہے معنیٔ حرفی۔ معنیٔ اسمی بھی کہاں پر آتا ہے؟ ذہن میں۔ معنیٔ حرفی بھی کہاں آتا ہے؟ ذہن میں۔ لیکن دونوں میں فرق ہے۔ معنیٔ اسمی جو ہے وہ اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر ہے، اور معنیٔ حرفی وہ اپنی ذات کے اعتبار سے معتبر نہیں ہے بلکہ وہ متعلقات کے اعتبار سے معتبر ہے۔ متعلقات ہوں گے تو حرف کا معنیٰ سمجھ میں آئے گا، ویسے سمجھ میں نہیں آئے گا۔ تو یہ معنیٔ حرفی ہمارے ذہن میں ہے، یہ ہمیں نظر نہیں آتا۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو آپ کو میر سید السند بتلائیں گے کہ جیسے محسوس جو ہمیں چیزیں دکھائی دیتی ہیں یہ دو قسم کی ہیں، اسی طرح وہ معنیٰ جو ہمارے ذہن میں ہے وہ بھی دو قسم پر ہے۔ یعنی وہ جو معقول ہے اس کو تشبیہ دیں گے کس کے ساتھ؟ محسوس کے ساتھ۔ جو چیزیں ہمیں دکھائی دیتی ہیں وہ ذرا جلدی سمجھ میں آجاتی ہیں، اور معنیٰ تو ہے ذہن میں، وہ تو ہماری نظر سے اوجھل ہے، چھپا ہوا ہے، وہ ہے خفی، اور یہ چیزیں کیا ہیں؟ ظاہر۔ تو وہ جو خفی چیزیں ہیں، خفی معنیٰ، وہ جو خفی چیز ہے اس کو کس کے ساتھ تشبیہ دیں گے؟ ظاہر کے، جو چیزیں ظاہر ہیں، تاکہ بات آپ کو اچھی طرح سمجھ میں آجائے بھئی۔ تو معقول کو کس سے تشبیہ دیں گے؟ محسوس سے، اور اس کی وضاحت کریں گے۔ یا اور دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ خفی کو، جو پوشیدہ چیز ہے، اس کو ظاہر کے ساتھ تشبیہ دے کر اس کی وضاحت کریں گے۔ چنانچہ میر سید السند فرماتے ہیں کہ جیسے آپ اپنے خارج میں دیکھتے ہیں وہ جو چیزیں موجود ہیں وہ دو قسم کی ہیں۔ وہ کتنی قسم کی ہیں؟ وہ دو قسم کی ہیں۔ کچھ وہ چیزیں ہیں جن کا اپنا الگ وجود ہے، وہ اپنے وجود میں کسی غیر کی محتاج نہیں ہیں، اور ان کو ہم جوہر کہتے ہیں اور اس کو قائم بالذات کہتے ہیں۔ مثلاً آپ ہیں، آپ کا اپنا الگ وجود ہے بھئی، تو آپ کیا ہیں؟ جوہر ہیں، اور آپ کو قائم بالذات کہیں گے کہ آپ کا اپنا الگ وجود ہے۔ یا جیسے کتاب ہے، کتاب کا اپنا الگ وجود ہے، یہ اپنے وجود میں کسی دوسری چیز کی محتاج نہیں۔ قلم ہے، قلم کا اپنا الگ وجود ہے، یہ اپنے وجود میں کسی دوسری چیز کی محتاج نہیں۔ پہاڑ ہے، پہاڑ کا اپنا وجود ہے، وہ اپنے وجود میں کسی دوسری چیز کا محتاج نہیں۔ تو ان کو جوہر کہتے ہیں اور اسی طرح ان کو قائم بالذات کہتے ہیں کہ یہ اپنی ذات کے اعتبار سے قائم ہیں یعنی موجود ہیں۔ اور کچھ چیزیں وہ ہیں، وہ صفات ہیں اور اعراض ہیں، ان کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں ہوتا۔ یہ غیر کے لیے صفت بنتی ہیں۔ وہ غیر ہے تو ان صفات کا وجود بھی ہے، وہ غیر نہیں تو ان صفات کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں۔ جیسے زید کی صفت ہے سخاوت۔ زید ہے تو زید کی سخاوت بھی ہے، زید نہیں تو زید کی سخاوت بھی نہیں۔ اس کو کہتے ہیں عرض بھئی۔ کیا کہتے ہیں؟ عرض یعنی صفت، اور اس کو قائم بالغیر کہتے ہیں یعنی یہ غیر یعنی موصوف کے ساتھ قائم ہوتی ہے یہ صفت۔ موصوف ہے تو اس صفت کا بھی وجود ہے، موصوف نہیں تو اس کا وجود بھی نہیں ہے۔ دوسری مثال لے لو عرض کی: یہ جو چیزوں کے رنگ ہمیں دکھائی دیتے ہیں یاد رکھو یہ بھی عرض ہے، صفت ہے، ان کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں۔ جیسے دیوار کا یہ سفید رنگ ہے، یہ دیوار کی صفت ہے، اس کا اپنا الگ کوئی وجود نہیں۔ دیوار کا تو اپنا وجود ہے، یہ تو جوہر ہے، یہ تو قائم بالذات ہے، یہ اپنے وجود میں غیر کی محتاج نہیں، لیکن یہ جو سفیدی ہے دیوار پر یہ دیوار کی صفت ہے، یہ قائم بالغیر ہے، یہ دیوار ہے تو یہ والی سفیدی ہے، دیوار نہیں تو یہ والی سفیدی بھی نہیں ہے۔ آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا کہ بھئی ہم تو سفیدی کو الگ بھی دیکھتے ہیں، ہم بازار سے سفیدی لے کر آتے ہیں اور پھر دیوار پر سفیدی کرتے ہیں، یا بازار سے ہم پینٹ کا ایک ڈبہ لے کر آتے ہیں اور پھر اس دیوار پر پینٹ کرتے ہیں۔ تو یاد رکھنا نہیں بھئی، یہ جو بازار سے آپ سفیدی لے کر آتے ہیں یہ کوئی سفیدی یہ الگ چیز نہیں ہے، یہ ایک خاص قسم کی مٹی ہے اور اس مٹی کے ہر ہر ذرے میں، ہر ہر ذرے کی صفت سفیدی ہے۔ ہر ہر ذرے کی کیا ہے؟ صفت سفیدی ہے۔ اسی طرح آپ بازار سے پینٹ کا ڈبہ لاتے ہیں، اس کے اندر وہ سفید رنگ ہوتا ہے، آپ کہیں گے دیکھو یہ تو سفید رنگ بالکل الگ ہے، آپ نے تو ہمیں کہا تھا سفیدی کا اپنا الگ وجود نہیں۔ نہیں بھئی، یہ سفیدی یہ جو ڈبے کے اندر ہے یہ کیمیکل ہے، یہ خاص مادہ ہے، اور اس کے ہر ہر ذرے کی صفت کیا ہے؟ سفیدی ہے، سفیدی کوئی الگ چیز نہیں۔ دیکھو آپ اس کا تجربہ کر کے آرام سے پہچان سکتے ہیں: آپ سفید پینٹ کا ایک ڈبہ لے آئے، اب آپ یوں کریں اس کے اندر ایک کپ نیلا رنگ ڈال دیں اور پھر اس کو خوب مکس کر دیں، آپ دیکھیں گے سارا ڈبہ نیلے رنگ کا ہو گیا۔ بھئی وہ سفیدی کدھر گئی؟ وہ سفیدی کدھر گئی؟ اگر اس کا اپنا الگ وجود ہوتا تو نیلا رنگ ڈالا تھا سفیدی نکل کر الگ ہو جاتی۔ نہیں، اب وہ ساری سفیدی کس سے بدل گئی؟ نیلے رنگ سے بدل گئی۔ معلوم ہوا وہ سفیدی ایک ایک ذرے کی صفت تھی، آپ نے وہ صفت بدل دی وہ ختم ہو گئی سفیدی، اس کا اپنا الگ کوئی وجود تھا ہی نہیں۔ اب ہر ہر ذرے کی صفت نیلا رنگ بن گیا، وہ ہر ذرہ نیلے رنگ کا ہے۔ بات سمجھ میں آرہی ہے؟ تو معلوم ہوا یہ جو سفیدی، یہ جو چیزوں کے رنگ ہیں یہ اعراض ہیں، صفات ہیں، ان کا اپنا الگ وجود نہیں۔ تو جس طرح خارج میں جو چیزیں موجود ہیں وہ دو قسم کی ہو گئیں: کچھ قائم بالذات ہیں اور کچھ قائم بالغیر ہیں۔ اسی طرح، اسی طرح ہم جب کسی چیز کا ادراک کرتے ہیں، ادراک کرتے ہیں وہ چیز ذہن میں آتی ہے تو وہ معقول ہے بھئی۔ کس میں آگئی؟ عقل میں آگئی، معقول جو عقل میں آیا، جو معلوم ہوا۔ تو یہ جو معقول ہے جو ہمارے ذہن میں آتا ہے یہ بھی دو قسم پر ہے۔ کچھ معقول وہ ہیں جو بالذات مدرک ہوتے ہیں، یعنی قصداً عقل کی ان کی طرف توجہ ہوتی ہے اور وہ ہمارے ذہن میں آجاتے ہیں، ہم ان کا ادراک کر لیتے ہیں۔ اور کچھ معقولات وہ ہیں کہ جن کا ادراک عقل قصداً نہیں کرتی بلکہ تبعاً ان کا ادراک ہو جاتا ہے، تبعاً ان کا ادراک ہو جاتا ہے اور عقل ان کو آلہ بناتی ہے دوسرے مدرکات کو جاننے کے لیے۔ توجہ ہے؟ کہ جس طرح محسوس چیزیں دو قسم پر ہیں، کچھ قائم بالذات ہیں، کچھ قائم بالغیر۔ اسی طرح جو مدرکات، مدرک اَدْرَکَ یُدْرِکُ ادراک کا معنیٰ ہے جاننا، جاننا۔ تو مدرک بمعنیٰ معلوم کے ہے، جو چیز ہمیں معلوم ہوئی ہمارے ذہن میں آگئی ہم نے اس کو پہچان لیا، یا جو دیکھو ہمیں آنکھوں سے جو کچھ نظر آتا ہے ذہن میں فوراً اس کی پہچان آجاتی ہے کہ یہ فلاں چیز ہے یا فلاں چیز ہے یا فلاں چیز ہے۔ تو ہمارے ذہن میں جو چیزیں آتی ہیں وہ کیا ہیں؟ معقول بھئی۔ معقول عام ہے یہاں پر، اس سے تمام چیزیں جو ذہن میں آتی ہیں وہ آگئیں، چاہے کلیات ہوں چاہے جزئیات ہوں سب اس میں داخل ہیں بھئی۔ تو یہ جو معقولات ہیں یہ بھی دو قسم پر ہیں: کچھ وہ ہیں جو مدرک ہیں قصداً اور بالذات، یعنی عقل ان کی طرف بالذات توجہ کرتی ہے اور پھر وہ عقل میں آتے ہیں، تو گویا وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ملحوظ ہوتے ہیں کچھ مدرکات۔ کچھ مدرک جو ہیں ان کا ادراک قصداً ہوتا ہے اور عقل ان کی طرف قصداً توجہ کرتی ہے اور وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ملحوظ ہوتے ہیں۔ اور یہ جو مدرکات ہیں جن کی طرف عقل قصداً توجہ کرتی ہے اور وہ اپنی ذات کے اعتبار سے وہ ملحوظ ہوتے ہیں، یہ محکومٌ علیہ بھی بن سکتے ہیں اور محکومٌ بہٖ بھی بن سکتے ہیں۔ اور کچھ مدرکات وہ ہیں کہ جو ہمیں تبعاً، جن کا ہم ادراک کرتے ہیں، قصداً نہیں، ارادہ نہیں ہوتا لیکن تبعاً وہ ان کا بھی کیا کر لیتی ہے عقل؟ ادراک کر لیتی ہے، اور وہ آلہ ہوتے ہیں دوسری چیزوں کے ادراک کے لیے۔ دوسری چیزوں کے ادراک کے لیے وہ آلہ ہوتے ہیں، اور یہ جو تبعاً مدرک ہوئے اور جو دوسری چیزوں کے ادراک کے لیے آلہ بنے، یہ والے جو مدرکات ہیں یہ نہ محکومٌ علیہ بن سکتے ہیں اور نہ محکومٌ بہٖ۔ کیونکہ محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ وہی بنے گا جو قصداً مدرک ہو، جس کی طرف عقل کی توجہ ہو، اور جس کی طرف عقل کی توجہ ہی نہیں ہے وہ محکومٌ علیہ یا محکومٌ بہٖ نہیں بن سکتا۔ مثلاً میں کہتا ہوں: زَیْدٌ عَالِمٌ۔ میں نے کس پر حکم لگایا؟ زید پر، اور کیا حکم لگایا؟ عالم ہونے کا۔ تو زید ہوا محکومٌ علیہ اور عالم کیا ہوا؟ محکومٌ بہٖ۔ تو یہ دونوں مدرک ہونے چاہئیں قصداً یعنی عقل کی توجہ ان کی طرف قصداً ہونی چاہیے۔ کیونکہ ایک چیز ہے آپ اس پر حکم لگانا چاہتے ہیں، تو عقل کی اس کی طرف توجہ ہوگی تو حکم لگائے گی کہ زبان ویسے ہی چل پڑے گی؟ میں زید کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ عالم ہے، تو پہلے مجھے کس کا تصور کرنا پڑے گا؟ زید کا، پھر کس کا تصور کرنا پڑے گا؟ عالم کا، اور پھر اس عالم کی نسبت کس کی طرف کرنا پڑے گی؟ زید کی طرف۔ تو جس چیز پر بھی آپ حکم لگانا چاہتے ہیں، پہلے مستقلاً اس کی طرف عقل کی توجہ ہوگی اور پھر اس پر حکم لگائے گی، بغیر سوچے سمجھے زبان نہیں چلے گی۔ تو پہلے اس چیز جس پر حکم لگانا ہے اس کا بھی عقل تصور کرے گی اور پھر جو حکم لگانا ہے جو محکومٌ بہٖ ہے اس کا بھی عقل تصور کرے گی اور پھر اس کی نسبت کر دے گی اس چیز کی طرف۔ زَیْدٌ عَالِمٌ، زید کا میں نے باقاعدہ تصور کیا اور پھر عالمٌ کا بھی باقاعدہ تصور کیا اور پھر اس کی نسبت میں نے کس کی طرف کر دی؟ زید کی طرف کہ زید عالم ہے بھئی۔ خود بخود میری زبان نہیں چلی بھئی۔ بات سمجھ میں آرہی ہے؟ تو جو بھی محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ بنتے ہیں وہ کب بنیں گے؟ جب عقل کی ان کی طرف قصداً توجہ ہو، وہ بالذات ملحوظ ہوں، وہ تبعاً ملحوظ نہ ہوں بھئی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آگئی؟ تو معلوم ہوا جو مدرکات ہیں ہمارے وہ دو قسم کے ہیں: کچھ بالذات مدرک ہیں اور کچھ تبعاً مدرک ہیں۔ جو بالذات مدرک ہیں وہ محکومٌ علیہ بھی بن سکتے ہیں اور محکومٌ بہٖ بھی، اور جو بالتبع مدرک ہیں وہ نہ محکومٌ علیہ بن سکتے ہیں اور نہ محکومٌ بہٖ بن سکتے ہیں۔ پھر آگے میر سید السند نے، یہاں پر تو شارحِ جامی نے ان کی پوری بات ذکر نہیں کی، لیکن دوسری جگہ پر میر سید السند اس کی وضاحت کرتے ہیں آئینے اور صورت کے ذریعے۔ آئینے اور صورت کے ذریعے۔ آئینہ شیشہ بھئی جس میں آپ اپنی صورت دیکھتے ہیں۔ آپ جب آئینے کی طرف دیکھتے ہیں تو آپ کو آئینہ بھی نظر آتا ہے اور آئینے میں اپنی صورت بھی نظر آتی ہے۔ اب اس میں دو حالتیں ہو سکتی ہیں آپ کی: کبھی آپ کی توجہ صورت کی طرف ہوتی ہے بالذات۔ جب صورت آئینے میں نظر آرہی ہے تو آئینہ بھی ساتھ نظر آرہا ہے یا نہیں؟ تو مبصر تو دونوں ہیں۔ مبصر؟ مبصر جو آنکھوں سے دکھائی دے۔ مبصر یا یوں کہو محسوس تو دونوں ہیں، آئینہ بھی مبصر ہے اور اس کے اندر صورت بھی مبصر ہے، لیکن اس میں دو حالتیں ہیں۔ لیکن مثلاً آپ آئینے کے سامنے آئے اور اپنے بالوں کو سنوار رہے ہیں آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر، تو اس وقت آپ کی توجہ جو ہے اپنی صورت اور بالوں کی طرف بالذات ہے، قصداً ہے، اور آئینہ بھی آپ کو نظر آرہا ہے لیکن آئینے کی طرف توجہ آپ کی تبعاً ہے، آئینے کو آپ نے آلہ بنایا ہے کس کے لیے؟ اپنی صورت دیکھنے کے لیے، آئینے کی مدد سے آپ اپنی صورت دیکھ رہے ہیں۔ تو دیکھو کتنی چیزیں نظر آرہی ہیں اس وقت؟ دو، ایک اپنی صورت اور ایک آئینہ۔ مبصر دونوں ہیں یا یوں کہو مدرک دونوں ہیں، ادراک ہم دونوں کا کر رہے ہیں، لیکن صورت مدرک ہے بالذات، اس کی طرف آپ کی توجہ ہے، اپنے آپ کو اس میں سنوار رہے ہیں، اور آئینہ مدرک ہے تبعاً، آئینے کو آپ نے آلہ بنایا ہے کس کے لیے؟ اپنی صورت کو دیکھنے کے لیے۔ تو اس وقت آپ کی صورت کی طرف توجہ بالذات ہے، تو اب آپ صورت پر حکم لگا سکتے ہیں۔ آپ کہیں گے کہ میرے بال سنور گئے ہیں یا نہیں سنورے۔ آپ کے ذہن میں آئے گا کہ بال سنور گئے ہیں کافی ہیں، یا بال نہیں سنورے ابھی مجھے اور سنوارنے چاہئیں۔ بات سمجھ میں آرہی ہے؟ یا مجھے اور صورت سنوارنی چاہیے۔ تو اس وقت آپ کی توجہ کس کی طرف ہے؟ صورت کی طرف بالذات ہے، اور میں نے بتایا جس چیز کی طرف بالذات اور قصداً توجہ ہو وہ محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ بن سکتا ہے۔ لہٰذا اب صورت پر آپ حکم بھی لگا رہے ہیں کہ بال میرے یا میری صورت سنور گئی ہے یا نہیں سنوری۔ اور آئینے کی طرف آپ کی توجہ کیا ہے؟ تبعاً۔ لہٰذا آئینے پر آپ حکم نہیں لگا سکتے اس وقت کہ آئینہ اچھا ہے یا برا ہے، کیونکہ اس کی طرف آپ کی توجہ ہی نہیں ہے، آپ نے اس کو صرف آلہ بنایا ہے۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ آپ بازار جاتے ہیں آئینہ خریدنے کے لیے۔ اب آپ آئینہ بازار میں، دکان میں آئینہ اٹھا کر دیکھتے ہیں شیشہ، اور اس میں آپ کو اپنی صورت نظر آتی ہے۔ اب بھی آپ کو آئینہ بھی نظر آرہا ہے اور اپنی صورت بھی نظر آرہی ہے، لیکن اس وقت آپ کی توجہ قصداً کس کی طرف ہے؟ آئینے کی طرف قصداً توجہ ہے۔ اب آپ کو صورت بھی نظر آرہی ہے لیکن صورت کو آپ آلہ بنا رہے ہیں آئینے کو پرکھنے کے لیے کہ یہ آئینہ اچھا ہے یا نہیں۔ صورت سے آپ کو اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ آئینہ اچھا ہے یا نہیں۔ تو یہاں صورت کا بھی ادراک، آئینے کا بھی ادراک، لیکن صورت مدرک ہے تبعاً، اس کو آپ نے آلہ بنایا کس کے لیے؟ آئینے کے لیے، اور آئینہ مدرک ہے قصداً یعنی بالذات اس کی طرف آپ کی توجہ ہے۔ اب آپ آئینے پر بھی حکم لگاتے ہیں کہ یہ آئینہ اچھا ہے۔ دیکھا؟ ذرا دیکھو میرے جملے پر غور کرو: یہ آئینہ، اس پر حکم لگا رہا ہوں، اچھا ہے، مجھے اس کو خریدنا چاہیے۔ تو اس صورت میں دیکھو یہ محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ بن سکتا ہے کہ یہ آئینہ اچھا ہے یا اچھا نہیں ہے۔ تو اس وقت مدرک دونوں ہیں لیکن صورت جو مدرک ہے وہ ہے تبعاً اور آئینہ مدرک ہے قصداً اور بالذات، اور صورت کو آپ نے آلہ بنایا آئینے کو پرکھنے کے لیے کہ آئینہ اچھا ہے یا اچھا نہیں ہے۔ تو جو مدرک بالذات ہے یعنی آئینہ، وہ محکومٌ علیہ بھی بن سکتا ہے اور محکومٌ بہٖ بھی اس وقت، لیکن صورت وہ محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ نہیں بن سکتی۔ ہاں اسی حالت میں اگر آپ آئینہ بازار میں خریدنے گئے اور آپ کی توجہ اپنی صورت کی طرف بھی ہو گئی، تو وہ چند لمحوں کے لیے، اب آپ نے دیکھا میرے بال نہیں سنورے ہوئے یا کچھ وہ بھی نظر آئے گا، لیکن اس لمحے میں آپ کی توجہ قصداً کس طرف ہو چکی ہے؟ صورت کی طرف ہو چکی ہے، اب آئینے کی طرف قصداً توجہ نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو آپ یہ نہ کہیں کہ بازار میں ہم آئینہ خریدنے گئے اور آئینے کو، آئینہ کیا ہے؟ اس کی طرف قصداً توجہ اور صورت کی طرف کیا ہے؟ تبعاً توجہ ہے، لیکن کبھی اس میں ہمیں یہ بھی تو نظر آجاتا ہے کہ میرے یہ بال بکھرے ہوئے ہیں تو وہ بھی ٹھیک کر لیتے ہیں اس میں فوراً۔ بھئی جس لمحے میں آپ کی توجہ بالوں کی طرف ہو گئی تو اس لمحے میں اب آئینے کی طرف آپ کی توجہ نہیں ہے، بلکہ آئینے کو اب آپ نے آلہ بنا دیا کس کے لیے؟ اپنی صورت کے لیے۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو دیکھا میر سید السند نے کمال کیا، کیا کمال کی مثال کے ذریعے وضاحت کر دی کہ بعض چیزیں جو ہیں ان کا ہم ادراک کرتے ہیں قصداً اور بالذات اور وہ ملحوظ ہوتی ہیں اپنی ذات کے اعتبار سے، اور اس صورت میں وہ محکومٌ علیہ بھی بن سکتی ہیں اور محکومٌ بہٖ بھی۔ اور بعض اوقات چیزیں جو ہیں وہ مدرک ہوتی ہیں تبعاً اور ان کو غیر کے لیے آلہ بنایا جاتا ہے، اس صورت میں نہ یہ محکومٌ علیہ بن سکتے ہیں اور نہ محکومٌ بہٖ بن سکتے ہیں۔ بات سمجھ میں آگئی؟ تو آئینے اور صورت کی مثال کے ذریعے اس کی وضاحت کر دی۔ بلکہ دوسری مثال لے لیں: مثلاً آپ گھڑی میں وقت دیکھتے ہیں، تو کبھی آپ کی توجہ قصداً کس کی طرف ہوتی ہے؟ وقت کی طرف توجہ ہوتی ہے، گھڑی کی طرف توجہ تبعاً ہوتی ہے کیونکہ گھڑی میں آپ کو وقت نظر آرہا ہے۔ تو وقت پر آپ حکم لگاتے ہیں اس وقت آپ کی توجہ کس کی طرف ہے؟ وقت کی طرف۔ تو جب وقت کی طرف قصداً توجہ ہے وہ محکومٌ علیہ وغیرہ یا محکومٌ بہٖ وغیرہ بن سکے گا کیونکہ قصداً بالذات اس کی طرف توجہ ہے، اور گھڑی کو آپ نے اس وقت کے دیکھنے کے لیے آلہ بنایا ہے، گھڑی کی طرف بھی توجہ ہے لیکن تبعاً ہے قصداً نہیں۔ اور کبھی کبھار آپ کی توجہ گھڑی کی طرف قصداً ہوتی ہے اور وقت کی طرف تبعاً ہوتی ہے۔ جیسے آپ کا کوئی ساتھی نئی گھڑی لے آیا، تو آپ کہتے ہیں اچھا بھئی نئی گھڑی لائے ہو لاؤ بھئی دکھاؤ میں بھی ذرا اس کو دیکھوں۔ اب آپ وہ گھڑی لیتے ہیں، اب اس گھڑی میں آپ کو وقت بھی نظر آرہا ہے لیکن قصداً آپ کی توجہ وقت کی طرف نہیں ہے بلکہ قصداً آپ کی توجہ کس کی طرف ہے؟ گھڑی کی طرف ہے۔ وقت کی طرف توجہ تبعاً ہے اس وقت بھئی۔ یا ایک تیسری مثال بھئی، تیسری مثال: یوں کریں اپنے سامنے کاپی پر ذرا لکھیں بھئی۔ جی لکھیے بھئی: قَامَ زَیْدٌ۔ قَامَ زَیْدٌ۔ اب تھوڑا سا فاصلہ دے کے دوسرا جملہ لکھیں: نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ۔ نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ۔ لکھ لیا؟ نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ۔ دیکھو یہ دو جملے ہیں: قَامَ زَیْدٌ یہ ایک جملہ، کیا معنیٰ؟ زید کھڑا ہے۔ اور دوسرا جملہ: نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ۔ یہ نِسْبَۃُ الْقِیَام یہ ہے مبتدا، اور اِلٰی زَیْدٍ یہ ہے اس کی خبر، تو نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ کیا ترجمہ ہوا؟ قیام کی نسبت ہے اِلٰی زَیْدٍ کس کی طرف؟ زید کی طرف۔ تو یہ دو جملے ہوئے۔ اب دیکھو ذرا غور کرنا بھئی: ان دونوں جملوں میں قیام کی نسبت زید کی طرف ہو رہی ہے۔ قَامَ زَیْدٌ میں بھی قیام کی نسبت زید کی طرف ہے اور نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ اس میں بھی قیام کی نسبت کس کی طرف کی گئی ہے؟ زید کی طرف کی گئی ہے، لیکن دونوں جملوں میں بڑا فرق ہے بھئی۔ آپ دیکھیں ذرا اول پہلے جملے کو، قَامَ زَیْدٌ، اس سے بھی آپ کو نسبت سمجھ میں آرہی ہے، اور نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ اس سے بھی آپ کو نسبت سمجھ میں آرہی ہے، لیکن اول جملہ جو ہے یعنی قَامَ زَیْدٌ اس میں نسبت مدرک ہے، اس کے اندر نسبت تبعاً ملحوظ ہے، اور دوسرا جملہ نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ اس میں جو نسبت ہے وہ قصداً ملحوظ ہے، اسی لیے وہ مبتدا بن رہی ہے نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ، جبکہ قَامَ زَیْدٌ میں نسبت تبعاً ملحوظ ہے، قصداً ملحوظ نہیں۔ توجہ ہے؟ دیکھو یہ جو نسبت ہے نا قَامَ زَیْدٌ، ذرا اس جملے پر نظر رکھو، اس میں نسبت ان دونوں کی صفت بن رہی ہے۔ نسبت؟ یہ نسبت کس کے درمیان ہے؟ قَامَ اور زَیْدٌ کے درمیان ہے، تو یہ نسبت قَامَ کی بھی صفت، یہ نسبت لفظِ زید کی بھی صفت ہے۔ قَامَ کی صفت ہے یہ نسبت بایں لحاظ کہ اس قَامَ کی نسبت کی جا رہی ہے، اور زید کی بھی صفت ہے بایں لحاظ کہ اس کی طرف کی جا رہی ہے نسبت۔ تو یہ نسبت کیا ہے؟ صفت ہے کس کی؟ قَامَ کی بھی اور زَیْدٌ کی بھی۔ قَامَ کی صفت ہے کس لحاظ سے؟ یہ محکومٌ بہٖ ہے، اس کا حکم لگایا جا رہا ہے۔ اور یہی نسبت کس کی صفت ہے؟ زید کی بھی صفت ہے کہ یہ محکومٌ علیہ ہے، اس کی طرف نسبت کی جا رہی ہے، اس پر حکم لگایا جا رہا ہے۔ توجہ ہے؟ تو نسبت اس کے اندر جو ہے اس کا ادراک آپ تبعاً کر رہے ہیں، اور وہ حالت ہے کس کی؟ قَامَ اور زید دونوں کی حالت ہے، دونوں کی صفت ہے، الگ نسبت کا یہاں کوئی وجود نہیں۔ آپ ذرا دونوں لفظوں کو الگ الگ کر دیں: قَامَ کو الگ کر دیں، زَیْدٌ کو الگ، اب کہیں نسبت ہے؟ نہیں، وہ نسبت تو تھی ہی کس کے درمیان؟ قَامَ اور زید کے درمیان، یہ ان دونوں کی حالت تھی، کوئی الگ چیز نہیں۔ تو قصداً توجہ قَامَ اور زید کی طرف ہے عقل کی، اور ان کے بیچ میں نسبت بھی سمجھ میں آرہی ہے کہ نسبت نے کیا کیا ہے؟ ان دونوں کو جوڑا ہوا ہے، یہ ان دونوں کی حالت ہے، ان دونوں کی یہ صفت ہے۔ تو نسبت کا ادراک قَامَ زَیْدٌ میں بھی عقل کر رہی ہے لیکن یہ تبعاً کیا ہے؟ مدرک ہے، یہ ان دونوں کی حالت ہے، علیحدہ کوئی الگ چیز نہیں۔ جب یہ ان دونوں کی حالت ہے، علیحدہ کوئی چیز ہی نہیں ہے، تو یہ نہ محکومٌ بہٖ بن سکتی ہے اور نہ محکومٌ علیہ بن سکتی ہے۔ اور جب دوسرے جملے پر نظر رکھیں: نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ، قیام کی نسبت ہے زید کی طرف، اس میں دیکھو نِسْبَۃُ الْقِیَام، نسبت سمجھ میں آرہی ہے یا نہیں؟ نسبت کا معنیٰ یہاں سے بھی سمجھ میں آرہا ہے لیکن یہاں مستقل بالذات ہے، قصداً اس کی طرف توجہ ہے۔ نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ دونوں کو الگ الگ ذرا کر دو، نِسْبَۃُ الْقِیَام ابھی بھی سمجھ میں آرہا ہے یا نہیں؟ تو نسبت ابھی بھی سمجھ میں آرہی ہے الگ، معلوم ہوا یہ الگ ہے، مستقل ہے، اور قصداً اس کی طرف ذہن کی توجہ ہے۔ اور جب قصداً ایک چیز کی طرف ذہن کی توجہ ہو، یعنی یوں کہو جو چیز مدرک قصداً ہو اور بالذات ہو وہ محکومٌ علیہ بھی بن سکتی ہے اور محکومٌ بہٖ بھی، اسی لیے نِسْبَۃُ الْقِیَام یہ کیا بن رہا تھا؟ محکومٌ علیہ بن رہا تھا کہ یہ قصداً اس کا ادراک کیا ہے عقل نے۔ تو معلوم ہوا پہلے جملے میں جو نسبت سمجھ میں آئی قَامَ اور زید کے درمیان وہ مستقل بالذات نہیں، اور اس نسبت کو ہم نے آلہ بنایا ہے کس کے لیے؟ قَامَ اور زید کی حالت جاننے کے لیے کہ یہ دونوں آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ یہ کس نے بتایا ہمیں؟ نسبت نے۔ تو نسبت کو ہم نے آلہ بنایا یعنی یوں کہو آئینہ بنایا جس کے اندر ہم کس کو دیکھ رہے ہیں؟ قَامَ کو اور زید کو کہ یہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور یہ پورا جملہ ہے، پوری بات ہے بھئی اس کے اندر۔ وہ مستقل بالذات نہیں اور وہ مستقلاً مفہوم نہیں ہو رہی۔ جبکہ دوسرے جملے میں جو ہمیں نِسْبَۃُ الْقِیَامِ اِلٰی زَیْدٍ، اس سے جو نسبت ہمیں سمجھ میں آرہی ہے وہ مستقل بالمفہوم ہے، مستقلاً لفظِ نسبت سے وہ سمجھ میں آرہی ہے۔ تو معلوم ہوا ایک معنیٰ کبھی وہ مستقل بالذات ہوتا ہے اور کبھی وہ مستقل بالذات نہیں ہوتا۔ تو عقل کو، دونوں قسم کے معانی عقل دونوں قسم کے معانی کا ادراک کرتی ہے۔ کچھ معانی جو ہوتے ہیں مستقل بالذات ہوتے ہیں، کچھ معانی مستقل بالذات نہیں ہوتے۔ اور دونوں کی تعبیر کی بھی ہمیں حاجت پڑتی ہے، کبھی ہمیں ایک ایسا معنیٰ ادا کرنا پڑتا ہے جو مستقل بالمفہوم ہوتا ہے، کبھی ہمیں ایسا معنیٰ ادا کرنا پڑتا ہے جو مستقل بالمفہوم نہیں ہوتا۔ تو جب میں نے لفظِ ابتداء کہا تو اس سے آپ کو شروع کرنے کا معنیٰ مستقلاً سمجھ میں آگیا، اور ایک یہ ہے کہ میں ابتداء کا معنیٰ تبعاً ادا کرنا چاہتا ہوں مستقلاً نہیں، تو اس کے لیے پھر میں مِنْ استعمال کروں گا کیونکہ میں سِرْتُ اور بصرہ میں نسبت بیان کرنا چاہتا ہوں، الگ شروع کرنا بیان نہیں کرنا چاہتا۔ تو اس صورت میں پھر اس کے لیے ہم حرف استعمال کرتے ہیں۔ تو اس طرح ہم حرف کے ذریعے غیر مستقل بالمفہوم معنیٰ کو ادا کرتے ہیں، اور اسم اور فعل کے ذریعے ہم مستقل بالمفہوم معنیٰ کو ادا کرتے ہیں۔ بات اچھی طرح سمجھ میں آگئی؟ دیکھیے بھئی اب کتاب پر۔ کہتے ہیں: وَمَحْصُوْلُہٗ اور محصول اس کا مَا ذَکَرَہٗ بَعْضُ الْمُحَقِّقِیْنَ وہ ہے جس کو ذکر کیا ہے بعض محققین نے۔ محصول اس کلام کا، محصول اس کا جو شارح اور ماتن نے فرمایا ہے وہ ہے جو بعض محققین نے ذکر کیا۔ میں نے بتلایا تھا کہ وَمَحْصُوْلُہٗ میں کس کی تقریر ذکر کریں گے علامہ جامی؟ میر سید السند رحمہ اللہ کی تقریر ذکر کریں گے۔ اب وہی ذکر کر رہے ہیں کہ محصول اس کا وہ ہے مَا ذَکَرَہٗ بَعْضُ الْمُحَقِّقِیْنَ وہ جو بعض محققین یعنی میر سید السند نے ذکر کیا ہے۔ حَیْثُ قَالَ اس طور پر کہ انہوں نے فرمایا ہے: کَمَا اَنَّ فِی الْخَارِجِ مَوْجُوْدًا قَائِمًا بِذَاتِہٖ کہ جیسے خارج میں ایک موجود قَائِمًا بِذَاتِہٖ ہوتا ہے اور ایک موجود قَائِمًا بِغَیْرِہٖ ہوتا ہے۔ کَذٰلِکَ فِی الذِّہْنِ مَعْقُوْلٌ اسی طرح ذہن میں ایک وہ معقول ہوتا ہے کہ ہُوَ مُدْرَکٌ قَصْدًا مَّلْحُوْظًا فِیْ ذَاتِہٖ جو قصداً مدرک ہوتا ہے، قصداً عقل اس کا ادراک کرتی ہے، مَلْحُوْظًا فِیْ ذَاتِہٖ اور وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ملحوظ ہوتا ہے یعنی عقل کی بالذات اس کی طرف توجہ ہوتی ہے۔ تو ایک وہ معقول ہے، یہ جو ہے یَصْلُحُ اَنْ یُّحْکَمَ عَلَیْہِ وَبِہٖ یہ معقول جو بالذات مدرک ہے یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ یہ محکومٌ علیہ بنے یا محکومٌ بہٖ، اَنْ یُّحْکَمَ عَلَیْہِ اس پر حکم لگایا جائے وَبِہٖ اور اس کے ذریعے حکم لگایا جائے۔ وَمَعْقُوْلٌ اور ایک وہ معقول ہے ہُوَ مُدْرَکٌ تَبَعًا جو تبعاً مدرک ہوتا ہے، عقل تبعاً اس کا ادراک کرتی ہے، وَآلَۃً لِّمُلَاحَظَۃِ غَیْرِہٖ اور یہ غیر کو ملاحظہ کرنے کے لیے آلہ ہوتا ہے، جیسے آئینہ آلہ تھا کس کا ادراک کرنے کے لیے؟ صورت کا ادراک کرنے کے لیے۔ تو اس صورت میں جب وہ معقول تبعاً مدرک ہو اور آلہ ہو غیر کو ملاحظہ کرنے کے لیے، یعنی عقل کی اس کی طرف مستقلاً توجہ نہ ہو، تو فَلَا یَصْلُحُ لِشَیْءٍ مِّنْہَا، مِنْہُمَا ہونا چاہیے بھئی، یہ میری کتاب میں مِنْہَا ہے یہ مِنْہُمَا ہونا چاہیے تثنیہ، فَلَا یَصْلُحُ لِشَیْءٍ مِّنْہُمَا تو یہ ان دونوں میں سے کسی چیز کی صلاحیت نہیں رکھتا، یعنی یہ جو تبعاً ملحوظ ہے، تبعاً اس کی طرف عقل کی توجہ ہے، یہ ان دونوں میں سے یعنی محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ ہونے، ان میں سے کسی کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ نہ یہ محکومٌ علیہ بن سکتا ہے اور نہ محکومٌ بہٖ، کیونکہ محکومٌ علیہ اور محکومٌ بہٖ کون بنتے ہیں؟ جن کی طرف عقل کی قصداً توجہ ہو، کیونکہ ایک چیز ہے اس پر حکم لگانا ہے وہ بھی اس کی طرف بھی ذہن کی توجہ ہونی چاہیے، اور وہ چیز جس کا حکم لگا رہے ہیں اس کی طرف بھی عقل کی قصداً توجہ ہونی چاہیے۔ بحث اچھی طرح سمجھ میں آگئی؟ چلیے بس بھئی ھٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
216 approved lectures · 30 of 216