Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-029

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 160
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
آگے سبق دیکھیے بھئی کتاب پر۔ قَالَ الْمُصَنِّفُ رَحِمَهُ اللّٰهُ فِي الْإِيْضَاحِ شَرْحِ الْمُفَصَّلِ: الضَّمِيْرُ فِيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ يَرْجِعُ إِلٰى مَعْنًى، أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ، لَا بِاعْتِبَارِ أَمْرٍ خَارِجٍ عَنْهُ، كَقَوْلِكَ: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا، أَيْ لَا بِاعْتِبَارِ أَمْرٍ خَارِجٍ عَنْهَا. گزشتہ سبق میں اسم کی تعریف ہم نے شروع کی تھی۔ صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا: الِاسْمُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ۔ کہ اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اس کلمہ کی ذات میں ہوتا ہے۔ اور یہ بات میں پہلے بیان کر چکا کہ معنی کا کلمے کی ذات میں ہونا، اسم ایسا کلمہ ہے کہ اس کی ذات میں معنی ہوتا ہے بھئی۔ کلمے کی ذات میں معنی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ خود اس پر دلالت کرتا ہے۔ اس پر دلالت کرنے کے لیے وہ کسی اور کلمے کے ساتھ جڑنے کا محتاج نہیں۔ یعنی وہ معنی اس لفظ سے مستقلاً مفہوم ہو رہا ہے۔ یعنی وہ معنی مستقل بالمفہوم ہے، وہ معنی مستقل بالمفہوم ہے اس لفظ سے، یعنی مستقلاً اس سے سمجھ میں آ رہا ہے۔ جیسے میں نے اس کی مثال ذکر کی تھی کہ لفظِ ابتدا کا معنی بھی شروع کرنا اور مِنْ کا معنی بھی شروع کرنا۔ لفظِ ابتدا جیسے ہی میں نے کہا، آپ فوراً سمجھ گئے کہ اس کا کیا معنی ہے؟ شروع کرنا۔ معلوم ہوا لفظِ ابتدا سے شروع کرنے کا معنی مستقلاً سمجھ میں آ رہا ہے۔ یہ کسی اور کلمے کا محتاج نہیں ہے کہ اس معنی پر دلالت کرے، تو ہم یوں کہیں گے کہ یہ جو شروع کرنے کا معنی ہے، یہ ابتدا کی ذات میں ہے۔ کس میں ہے؟ یہ لفظ کلمہ ابتدا کی ذات میں یہ معنی ہے، یعنی یہ کسی اور کلمے کا محتاج نہیں اس معنی پر دلالت کرنے کے لیے، اور وہ معنی اس سے مستقلاً مفہوم ہو رہا ہے۔ جبکہ دوسری طرف مِنْ ہے، مِنْ کا معنی بھی شروع کرنا۔ لیکن مِنْ کہیں تو اس سے شروع کرنے کا معنی سمجھ میں نہیں آتا۔ یعنی مستقلاً اس سے شروع کرنے کا معنی سمجھ میں نہیں آتا۔ ہاں، اس کے ساتھ جب اس کے متعلقات جوڑ دو گے، مثلاً سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوْفَةِ، میں چلا بصرہ سے کوفہ تک۔ اب آپ کو سمجھ میں آیا، آپ کہاں سے کہاں تک چلے ہیں؟ بصرہ سے کوفہ تک۔ معلوم ہوا آپ کے چلنے کی ابتدا کہاں سے ہو رہی ہے؟ بصرہ سے۔ اور انتہا کہاں پر ہو رہی ہے؟ کوفہ پر۔ تو بصرہ سے جو چلنے کی ابتدا ہو رہی ہے، اس پر کس نے دلالت کی؟ مِنْ نے۔ اور کوفہ پر چلنے کی انتہا ہو رہی ہے، اس پر کس نے دلالت کی؟ إِلٰى نے۔ تو دیکھا، یہاں مِنْ اور إِلٰى حروف ہیں اور ان کا معنی مستقل بالمفہوم نہیں۔ ان کے ساتھ جب دوسرے کلمے جوڑ دو گے، پھر ان کا معنی سمجھ میں آئے گا۔ تو جبکہ ابتدا لفظ اکیلا بولو، فوراً ہی اس کا معنی سمجھ میں آ جاتا ہے، جبکہ مِنْ میں ایسا نہیں ہے۔ اس کے بعد الِاسْمُ مَا دَلَّ أَيْ كَلِمَةٌ دَلَّتْ۔ شارحِ جامی نے مَا دَلَّ کی تفسیر کی أَيْ كَلِمَةٌ دَلَّتْ۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ ما موصوفہ ہے، ما موصولہ نہیں ہے۔ میں نے بتایا اس ما کو موصولہ بھی بنا سکتے ہو، کسی ضمیرِ فصل کی ضرورت نہیں، اور اس ما کو موصوفہ بھی بنا سکتے ہیں۔ شارحِ جامی نے اس کو ما موصوفہ بنانا پسند کیا، تاکہ خبر کی اصل پر عمل ہو جائے۔ خبر کے اندر اصل کیا ہے؟ نکرہ ہونی چاہیے۔ تو اس ما کو جب موصوفہ بنائیں گے تو خبر کی اصل پر عمل ہو جائے گا، کیونکہ ما موصوفہ بھی نکرہ ہوتا ہے۔ چنانچہ أَيْ كَلِمَةٌ دَلَّتْ نکرہ کے ساتھ اس کی تفسیر کی بھئی۔ اور نیز مَا دَلَّ، دَلَّ فعل کے اندر هُوَ ضمیر تھی جو ما کو راجع تھی۔ اور ما لفظ مذکر ہے، تو دَلَّ فعل بھی مذکر لائے کیونکہ اس کے اندر هُوَ ضمیر ہمیں چاہیے تھی جو ما کی طرف لوٹے۔ اور جب ما کی تفسیر کلمہ کے ساتھ کر دی، تو کلمہ کا لفظ تو مؤنث ہے، اس کے ساتھ تو تائے مربوطہ جڑی ہوئی ہے، گول تا اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، تو اس کے لیے آگے فعل جو نکالا وہ دَلَّ نہیں نکالا بلکہ دَلَّتْ نکالا، تاکہ هِيَ ضمیر ہمیں مل جائے، کیونکہ هِيَ ضمیر کلمہ کی طرف لوٹائیں گے بھئی۔ اور آگے مَعْنًى كَائِنٍ فِيْ نَفْسِهِ، معنی کے بعد كَائِنٍ کا لفظ نکال کر بتلا دیا کہ یہ فِيْ نَفْسِهِ جو ہے یہ معنی کی صفت ہے۔ نکرہ کے بعد جار مجرور آئے تو وہ اس کے لیے صفت بنے گا۔ اور وہ میں نے آپ کو طریقہ بھی بتلایا تھا کہ جار مجرور آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک سے متعلق ہوتا ہے۔ وہ آٹھ چیزیں کون کون سی ہیں؟ وہ ہر وقت آپ کے ذہن میں ہونی چاہئیں۔ کون سی؟ فعل ہے، مصدر، اسمِ فاعل، اسمِ مفعول، صفتِ مشبہ، اسمِ تفضیل، مبالغے کے صیغے اور اسمِ فعل۔ پھر دہراؤ، وہ آٹھ چیزیں کون سی ہیں؟ فعل ہے، مصدر ہے، اسمِ فاعل، اسمِ مفعول، صفتِ مشبہ، اسمِ تفضیل، مبالغے کے صیغے اور اسمِ فعل ہے۔ تو ان آٹھ میں سے کوئی کلام میں آئے، یا ایک آئے یا زیادہ آئیں، تو ہر ایک سے باری باری جوڑ کر اس کا ترجمہ کریں۔ جس کے ساتھ ترجمہ ٹھیک ہو جائے یا جس کے ساتھ بہتر ہو جائے، اس کے ساتھ اس کو جوڑ دیں۔ تو یہاں پر مَعْنًى نکرہ ہے اور نکرہ کے بعد جار مجرور فِيْ نَفْسِهِ آیا، تو اس کو معنی کے لیے انہوں نے صفت بنا دیا بھئی۔ اور صفت براہِ راست نہیں بنے گا بلکہ متعلق بھی نکالنا پڑے گا۔ تو اسم جو ہے ایسا کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے عَلٰى مَعْنًى ایسے معنی پر كَائِنٍ فِيْ نَفْسِهِ أَيْ ثَابِتٍ فِيْ نَفْسِهِ جو اس کی ذات میں ثابت ہے، یعنی اس کلمہ کی ذات میں۔ آگے شارحِ جامی نے آپ کو بتلایا تھا أَيْ فِيْ نَفْسِ مَا دَلَّ، کہ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کس کو راجع ہے؟ مَا دَلَّ کو، أَيْ فِيْ نَفْسِ مَا دَلَّ۔ دیکھو نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کی جگہ کیا لے آئے؟ مَا دَلَّ لے آئے۔ مَا دَلَّ اور اس سے کیا مراد تھا؟ کلمہ، اسی لیے آگے کہا يَعْنِي الْكَلِمَةَ، کہ فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر مَا دَلَّ کو راجع ہے يَعْنِي الْكَلِمَةَ یعنی کہ کلمہ جو ہے۔ پھر میں نے یہاں پر آپ کو ایک ضابطہ بتلایا تھا۔ ضابطہ یہ کہ جب ضمیر کسی لفظ کی طرف لوٹے اور لفظ اور معنی دونوں آپس میں تذکیر و تانیث میں مختلف ہوں، مثلاً لفظ ہے مذکر اور معنی ہے مؤنث۔ جیسے یہاں لفظِ ما ہے، یہ لفظ تو مذکر ہے لیکن یہاں اس کا مصداق کیا ہے؟ کلمہ۔ تو معنی اس کا گویا کلمہ ہوا اور کلمہ مؤنث ہے۔ تو ایسے موقع پر یاد رکھو، دونوں میں سے جس کی بھی آپ رعایت رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو لفظ کی رعایت رکھیں اور لفظ مذکر ہے تو مذکر کی ضمیر لوٹا دیں، اور آپ چاہیں تو معنی کی رعایت رکھیں اور معنی تو مؤنث ہے تو مؤنث کی ضمیر لوٹا دیں۔ اب یہاں پر ما لفظ کو دیکھیں تو مذکر ہے، اور اس کا معنی یعنی کلمہ دیکھیں تو وہ مؤنث ہے، تو فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر میں کس کا لحاظ رکھا؟ اسمِ موصول کے لفظ کا لحاظ رکھا، معنی کا لحاظ نہیں کیا۔ تو یہی انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ فَتَذْكِيْرُ الضَّمِيْرِ بِنَاءً عَلٰى لَفْظِ الْمَوْصُوْلِ کہ ضمیر کو مذکر لانا یہ لفظِ موصول کی وجہ سے ہے۔ اس پر پھر اشکال ہوا تھا کہ یہ ما تو آپ نے موصوفہ بنایا ہے، پھر لفظِ موصول کہنے کا کیا مطلب؟ آپ کو لفظِ موصوف کہنا چاہیے تھا، لفظِ موصوف۔ کہ ضمیر مذکر لائے ہیں ما موصوفہ کی وجہ سے، اس کے لفظ کی وجہ سے، لیکن صاحبِ جامی نے کیا فرمایا؟ لفظِ موصول، بھئی آپ نے تو اسمِ موصول اس کو بنایا ہی نہیں۔ تو اس کا جواب بعض شارحین نے، بعض محشی حضرات نے یہ دیا کہ دراصل شارحِ جامی اس بات کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس ما کو ہم نے تو موصوفہ بنایا لیکن اس کو ما موصولہ بھی بنا سکتے ہیں، تو دونوں احتمال ہیں اس کے اندر۔ بلکہ یہ شارحین فرماتے ہیں کہ لفظِ موصول کے ذریعے بھی اشارہ کر دیا کہ مَا دَلَّ کو موصولہ بنانا بھی صحیح، اور نیز فِيْ نَفْسِهِ کا ترجمہ شارحِ جامی نے کیا کیا؟ أَيْ فِيْ نَفْسِ مَا دَلَّ يَعْنِي الْكَلِمَةَ، دیکھو الْكَلِمَةَ معرفہ نکالا، اور معرفہ وہ تو اسمِ موصول ہوتا ہے، موصوف، ما موصوفہ نہیں ہوتا، تو یہ معرفہ الْكَلِمَةَ جو لے کر آئے تفسیر کے اندر اس کے ذریعے بھی اشارہ کر دیا کہ یہ ما موصولہ بھی ہو سکتا ہے۔ اور نیز فِيْ نَفْسِهِ کا کیا ترجمہ کیا؟ أَيْ فِيْ نَفْسِ مَا دَلَّ، ما کے ساتھ دَلَّ فعل بھی لے کر آئے، اس میں بھی اسی طرف اشارہ ہے کہ یہ ما موصولہ بھی ہو سکتا ہے اور موصول تو بغیر صلے کے نہیں آتا، تو مَا دَلَّ کہا ما کے ساتھ صلہ بھی ذکر کیا شارحِ جامی نے شرح کرتے ہوئے۔ جبکہ بعض شارحین نے اور تقریر کی، بعض محشی حضرات نے، وہ فرماتے ہیں کہ شارحِ جامی نے ما کو موصوفہ نہیں بنایا بلکہ ما کو موصولہ ہی بنایا ہے۔ ان پر اشکال ہوتا ہے بھئی موصولہ کیسے؟ انہوں نے تو كَلِمَةٌ دَلَّتْ نکرہ کلمہ لے کر آئے اور اس سے تو پتہ چل رہا ہے کہ یہ ما موصوفہ ہے، ما موصولہ نہیں۔ کہتے ہیں نہیں، شارحِ جامی نے بھی اس ما کو موصولہ ہی بنایا ہے۔ البتہ یہ جو اسمِ موصول ہے، یہ عہدِ خارجی کے لیے نہیں ہے بلکہ عہدِ ذہنی کے لیے ہے، اور عہدِ ذہنی نکرہ کے حکم میں ہوتا ہے۔ تو اس سے الِاسْمُ مَا دَلَّ، اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرے، اس سے کوئی خاص اور متعین کلمہ مراد نہیں ہے، بلکہ ہر ایسا کلمہ جو اپنے معنی پر خود دلالت کرے اور اس کے اندر تین زمانوں میں سے کوئی زمانہ نہ ہو اس کو کیا کہیں گے؟ اسم کہیں گے۔ تو معلوم ہوا یہاں ما جو ہے وہ عہدِ خارجی کے لیے نہیں ہے بلکہ عہدِ ذہنی کے لیے ہے اور وہ کس معنی میں ہوتا ہے؟ نکرہ کے معنی میں ہوتا ہے، اسی لیے كَلِمَةٌ دَلَّتْ نکرہ کے ساتھ اس کا ترجمہ کیا۔ اب آئیے آج کے سبق پر بھئی۔ قَالَ الْمُصَنِّفُ فِي الْإِيْضَاحِ شَرْحِ الْمُفَصَّلِ: الضَّمِيْرُ فِيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ يَرْجِعُ إِلٰى مَعْنًى۔ یاد رکھیے، مصنف یعنی علامہ ابنِ حاجب رحمہ اللہ، میں نے آپ کو بتلایا تھا انہوں نے اپنی یہ کتاب کافیہ جو ہے، یہ علامہ زمخشری کی کتاب مفصل سے اخذ کی ہے بھئی۔ اسی طرح علامہ ابنِ حاجب نے اس مفصل کی ایک الگ باقاعدہ شرح بھی لکھی ہے اور اس کا نام ہے ایضاح بھئی۔ علامہ ابنِ حاجب نے مفصل کی جو ایک شرح لکھی ہے اس کا نام کیا ہے؟ ایضاح بھئی، إِيْضَاحُ الْمُفَصَّلِ، مفصل کی وضاحت بھئی۔ تو علامہ جامی یہاں پر ایضاح جو شرح ہے مفصل کی، وہاں سے علامہ ابنِ حاجب کی ایک عبارت یہاں نقل کر رہے ہیں اور آپ کو بتلائیں گے کہ ہم نے تو فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر کس کو لوٹائی؟ مَا دَلَّ کو، اور مَا دَلَّ سے کیا مراد ہے؟ کلمہ۔ یعنی آسان لفظوں میں یوں کہو کہ ہم نے تو فِيْ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کس کو لوٹا دی؟ کلمہ کو۔ لیکن علامہ ابنِ حاجب نے جو شرح کی ہے مفصل کی، اس کے اندر انہوں نے اس فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر کو معنی کی طرف لوٹایا ہے۔ اور اس صورت میں پھر ایک اشکال بھی ہوتا ہے، اس اشکال کا بھی پھر وہ جواب دیتے ہیں ایضاح کے اندر بھئی۔ تو حاصل یہ کہ علامہ جامی جو ہے، یہ قَالَ الْمُصَنِّفُ فِي الْإِيْضَاحِ یہ عبارت جو ہے انہوں نے صاحبِ کافیہ کی نقل کی ان کی کتاب ایضاح سے، اور بتلا رہے ہیں کہ ہم نے تو فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر مَا دَلَّ کو راجع کی اور مَا دَلَّ سے کیا مراد ہے؟ کلمہ۔ تو گویا آسان لفظوں میں یوں کہو کہ ہم نے تو فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر کلمہ کو راجع کی، لیکن صاحبِ کافیہ نے مفصل کی شرح ایضاح کے اندر اس ضمیر کو معنی کی طرف راجع کیا ہے۔ کس ضمیر کو؟ چنانچہ ایضاح سے صاحبِ کافیہ کی اس عبارت کو بھی یہاں نقل کر رہے ہیں، اور معنی کی طرف ضمیر کو راجع کریں تو اس پر ایک اشکال بھی ہوتا ہے، اس اشکال کا بھی صاحبِ کافیہ نے جواب دیا ہے، اب وہ ذکر کرنے لگے ہیں۔ کیا بتلائیں گے پہلے؟ ایضاح کی اس عبارت میں صاحبِ کافیہ کی یہ ضمیر کس کو لوٹ رہی ہے؟ معنی کو لوٹ رہی ہے، اور پھر جب معنی کی طرف لوٹائیں گے تو ایک اعتراض وارد ہوگا، اس اعتراض کا بھی وہ جواب دیں گے، وہ بھی انہوں نے ذکر کیا ہے۔ تو اب آگے جو ہے، یہ ایضاح کی عبارت آ رہی ہے۔ کہتے ہیں: قَالَ الْمُصَنِّفُ فِي الْإِيْضَاحِ شَرْحِ الْمُفَصَّلِ، کہتے ہیں مصنف یعنی صاحبِ کافیہ نے ایضاح شرحِ مفصل میں فرمایا ہے۔ اب یہ آگے ایضاح کی عبارت شروع ہو رہی ہے: الضَّمِيْرُ فِيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ، کہ وہ جو ضمیر ہے اس عبارت میں، کون سی عبارت؟ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ، مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ کے اندر جو ضمیر ہے، یہ صاحبِ کافیہ فرما رہے ہیں ایضاح کے اندر، کہتے ہیں: يَرْجِعُ إِلٰى مَعْنًى، یہ کس طرف لوٹ رہی ہے؟ معنی کی طرف لوٹ رہی ہے۔ تو صاحبِ جامی نے تو فِيْ نَفْسِهِ کی ضمیر کو کس کی طرف لوٹایا؟ کلمہ کی طرف، اور صاحبِ کافیہ نے ایضاح میں اس ضمیر کو کس کی طرف لوٹایا ہے؟ معنی کی طرف لوٹایا ہے۔ أَيْ مَا دَلَّ، یہ وہ اب اشکال کا جواب دینے لگے ہیں صاحبِ کافیہ۔ یہ ساری ایضاح کی عبارت چل رہی ہے، تو آگے دو تین سطروں تک یہ ایضاح کی عبارت ہے۔ اعتراض یہ ہوتا ہے، آپ نے کیا تعریف کی؟ الِاسْمُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ۔ اور فِيْ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر صاحبِ کافیہ نے ایضاح میں بتلایا ہے کس کی طرف لوٹ رہی ہے؟ معنی کی طرف۔ تو معنی ہو جائے گا یوں کہ اسم وہ کلمہ ہے، دَلَّ عَلٰى مَعْنًى جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر، فِيْ نَفْسِهِ کہ وہ معنی نفسِ معنی میں ہے، فِيْ نَفْسِهِ أَيْ فِيْ نَفْسِ الْمَعْنٰى کہ وہ معنی نفسِ معنی میں ہے، یعنی معنی، معنی کے اندر ہے، تو یہ تو ظَرْفِيَّةُ الشَّيْءِ لِنَفْسِهِ کی خرابی لازم آئی۔ حالانکہ ظرف اور ہوتا ہے، مظروف اور۔ زَيْدٌ فِي الدَّارِ، فِیْ سے ماقبل والا ہے مظروف، اور فِیْ کا مابعد کیا ہے؟ ظرف۔ زید گھر میں ہے۔ معلوم ہوا زید مظروف ہے، زید گھر میں ہے، اور گھر جو ہے اس کے لیے ظرف کے درجے میں ہے جس نے زید کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ تو یہاں پر بھی فِيْ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کس کو لوٹا دی؟ معنی کو، اور فِیْ کس لیے آتا ہے؟ ظرفیت کے لیے، تو مَعْنًى فِيْ نَفْسِ الْمَعْنٰى، معنی کس کے اندر ہو گیا؟ نفسِ معنی کے اندر ہو گیا، یعنی معنی، معنی کے اندر ہو گیا۔ تو مظروف بھی معنی اور ظرف بھی معنی، تو یہ ظَرْفِيَّةُ الشَّيْءِ لِنَفْسِهِ ہے اور یہ باطل ہے، یہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ ظرف اور ہوتا ہے اور مظروف اور ہوتا ہے۔ یہ خرابی کیوں لازم آئی؟ کیونکہ آپ نے فِيْ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کس کو لوٹائی؟ معنی کو لوٹائی۔ اشکال سمجھ میں آ رہا ہے؟ تو کہتے ہیں صاحبِ کافیہ نے خود ہی پھر اس کا جواب بھی دیا ہے کہ أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ۔ صاحبِ کافیہ نے اس اعتراض کا جواب یہ دیا کہ یہاں فِیْ ظرفیت کے لیے نہیں ہے۔ مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ میں جو فِیْ آیا، یہ فِیْ ظرفیت کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ اعتبار کے معنی میں ہے۔ یعنی یہاں اعتبار کا معنی ملحوظ ہے۔ یہاں کون سا معنی ملحوظ ہے؟ اعتبار کا معنی ملحوظ ہے۔ تو گویا یوں کہا گیا، دیکھیے خود صاحبِ کافیہ بتلا رہے ہیں: أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ، درمیان میں کیا لفظ لے آئے؟ بِاعْتِبَارِهِ لے آئے۔ توجہ ہے؟ پھر دیکھو: أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ۔ تو یہاں اعتبار اور نظر کا معنی ملحوظ ہے۔ توجہ ہے؟ ادھر دیکھیے۔ عبارت کیا تھی؟ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ۔ یہاں فِیْ کس معنی میں ہے؟ اعتبار کے معنی میں، گویا عبارت یوں ہے: عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ۔ تو یہاں فِیْ اعتبار اور نظر کے معنی میں ہے، اعتبار اور نظر کے معنی میں ہے۔ اب ترجمہ کیا ہوگا؟ دیکھو عبارت پہ ذرا نظر رکھو: أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى، یعنی اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرے ایسے معنی پر بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ أَيْ ثَابِتٍ بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ، بِاعْتِبَارِ کے لیے بھی متعلق کیا نکال لیا؟ ثَابِتٍ۔ اب سنو ترجمہ ذرا غور سے سنو۔ أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى، اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر ثَابِتٍ بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ، ترجمہ آخر سے ہوگا، جو اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے۔ جو اپنی ذات کے اعتبار سے۔ توجہ ہے؟ مَعْنًى کے بعد ہم نے کیا نکال لیا؟ ثَابِتٍ۔ اب عَلٰى مَعْنًى ثَابِتٍ بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ، اور ترجمہ آخر سے ہے، ایسا معنی جو اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے۔ وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ، دیکھو اس بِالنَّظَرِ إِلَيْهِ کا عطف اسی بِاعْتِبَارِ پر ہے، اب اس بِاعْتِبَارِهِ کو ہٹا دو اور اس کی جگہ بِالنَّظَرِ إِلَيْهِ لے آؤ، عبارت یوں بن گئی: أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ۔ اور وہ بِاعْتِبَارِ کس سے متعلق تھا؟ ثَابِتٍ سے، تو یہاں پر بھی ثَابِتٍ نکالیں گے۔ أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى ثَابِتٍ بِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ، کہ اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر ثَابِتٍ بِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ، ترجمہ آخر سے ہوگا، جو اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے، جو اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہے۔ پوری عبارت کیا ہو گئی؟ أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ۔ بھئی ادھر دیکھیے۔ ابتدا کا کیا معنی؟ شروع کرنا، اور مِنْ کا معنی بھی شروع کرنا۔ لیکن ابتدا کا معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے۔ جیسے ہی آپ ابتدا کہیں گے، دوسرے کو فوراً شروع کرنے کا معنی سمجھ میں آ جائے گا۔ لیکن اگر آپ مِنْ کہیں گے، تو دوسرے کو شروع کرنے کا معنی سمجھ میں نہیں آئے گا۔ تو ہم یوں کہیں گے کہ یہ جو لفظِ ابتدا ہے، کہ اس کا جو معنی ہے، وہ معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ہی ثابت ہے، وہ معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ہی ثابت ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت نہیں، توجہ، نہیں توجہ؟ ہم یوں کہیں گے کہ یہ جو لفظِ ابتدا ہے، اس کا جو معنی ہے شروع کرنا، تو جب لفظِ ابتدا بولو تو اس کا یہ جو معنی شروع کرنا ہے، یہ اپنی ذات کے اعتبار سے ہی ثابت ہے۔ یعنی اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ہی یہ معنی ثابت ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے نہیں ثابت، بلکہ اپنی ذات کے اعتبار سے۔ توجہ ہے؟ یہ معنی، لفظِ ابتدا سے جو شروع کرنے کا معنی آپ کو سمجھ میں آ رہا ہے، یہ جو شروع کرنے والا معنی ہے، یہ اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے۔ دوسری طرف سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوْفَةِ، میں چلا بصرہ سے لے کر کہاں تک؟ کوفہ تک۔ یہاں پر مِنْ کا معنی بھی شروع کرنا ہے، لیکن اکیلے مِنْ کا معنی شروع کرنا سمجھ میں آ رہا تھا؟ نہیں۔ تو یہاں پر بھی مِنْ کا معنی شروع کرنا ثابت ہے، لیکن اپنی ذات کے اعتبار سے نہیں بلکہ ایک امرِ خارج کے اعتبار سے، یعنی سِرْتُ اور بصرہ کے اعتبار سے۔ اپنی ذات کے اعتبار سے یہ معنی ثابت نہیں ہے بلکہ، اکیلا مِنْ کہو، تو اس کا معنی ثابت ہے شروع کرنا؟ نہیں۔ ہاں، سِرْتُ اور بصرہ کہیں، میں چلا ہوں کہاں سے؟ بصرہ سے، اب سمجھ میں آیا کہ۔ توجہ ہے؟ دیکھو نا سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوْفَةِ۔ سِرْتُ کا معنی کیا ہے؟ چلنا، میں چلا۔ اس سِرْتُ کا تعلق بصرہ سے بھی ہے کوفہ سے بھی ہے۔ اس سِرْتُ کا تعلق بصرہ سے بھی ہے اور، اس کا یعنی دونوں سے تعلق ہے سِرْتُ کا۔ لیکن بصرہ سے تعلق ہے کیا؟ شروع ہونے کا، کہ یہ سیر بصرہ سے شروع ہو رہی ہے، اور اسی سیر کا تعلق کس سے ہے؟ کوفہ سے بھی ہے، لیکن کوفہ سے کیا تعلق ہے؟ کہ اس پر سیر کی انتہا ہو رہی ہے، اس پر سیر ختم ہو رہی ہے۔ توجہ ہے؟ تو یہاں پر شروع کرنے کا معنی ثابت تو ہے، شروع کرنے کا معنی ثابت تو ہے، لیکن اپنی ذات کے اعتبار سے، مِنْ سے سمجھ میں آ رہا ہے یا سِرْتُ اور بصرہ کی وجہ سے سمجھ میں آ رہا ہے؟ سِرْتُ اور بصرہ۔ معلوم ہوا کہ اسم اور فعل جو ہے، اس کا معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے۔ اس کا معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ہی ثابت ہوتا ہے۔ اور حرف کا معنی جو ہے، وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت نہیں ہوتا، بلکہ ایک امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، جیسے سِرْتُ اور بصرہ۔ اس کے اعتبار سے مِنْ کا معنی ثابت ہے۔ اگر یہ سِرْتُ اور بصرہ نہ ہوتے تو مِنْ کا معنی بھی ثابت نہیں تھا۔ توجہ ہے؟ حاصلِ کلام کیا ہوا؟ حاصلِ کلام یہ کہ علامہ ابنِ حاجب نے ایضاح کے اندر اس فِيْ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کو لوٹایا ہے معنی کی طرف۔ اس پر پھر اشکال ہوتا ہے کہ پھر اس صورت میں تو ظَرْفِيَّةُ الشَّيْءِ لِنَفْسِهِ لازم آتی ہے، کیونکہ عبارت کیا بن گئی؟ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِ الْمَعْنٰى کہ معنی ہے کس کی ذات میں؟ معنی کی ذات میں، تو ظرف بھی معنی اور مظروف بھی معنی، تو ظَرْفِيَّةُ الشَّيْءِ لِنَفْسِهِ لازم آیا اور یہ باطل ہے۔ تو اس کا جواب دیا صاحبِ کافیہ نے ایضاح کے اندر کہ یہاں پر فِیْ اعتبار کے معنی میں ہے، فِیْ اعتبار کے معنی میں ہے۔ یعنی اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر کہ وہ معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ہی وہ ثابت ہوتا ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے وہ ثابت نہیں ہوتا۔ جبکہ حرف کا جو معنی ہے، وہ ایک امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت نہیں ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ أَيْ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ یعنی اسم وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، وَبِالنَّظَرِ إِلَيْهِ فِيْ نَفْسِهِ اور اپنی ذات کی طرف نظر کرتے ہوئے ثابت ہوتا ہے، لَا بِاعْتِبَارِ أَمْرٍ خَارِجٍ عَنْهُ نہ کہ امرِ خارج کے اعتبار سے۔ اسم کا معنی اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، نہ کہ کسی امرِ خارج کے اعتبار سے، اور حرف کا معنی امرِ خارج کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے۔ مِنْ کے ساتھ جب تک سِرْتُ اور بصرہ نہیں ذکر کریں گے، مِنْ کا معنی شروع کرنا سمجھ میں نہیں آئے گا۔ تو مِنْ کا معنی شروع کرنا ثابت ہوتا ہے امرِ خارج یعنی اس کے متعلقات کے اعتبار سے۔ تو صاحبِ کافیہ نے ایضاح میں کیا بتلایا؟ کہ یہ فِیْ اعتبار اور نظر کے معنی میں ہے، اعتبار اور نظر کے معنی میں ہے۔ پھر اس کی آگے مزید تفصیل بھی بیان کر رہے ہیں کہ یہ جو فِیْ کا معنی ہم نے اعتبار اور نظر کے کیا، یہ ہم نے اپنی طرف سے نہیں کیا، کلامِ عرب میں استعمال ہوتا ہے فِیْ اس معنی میں۔ چنانچہ مثال دیتے ہیں آگے، کہتے ہیں كَقَوْلِكَ جیسے کہ آپ کا یہ قول ہے: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا۔ الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا، یاد رکھو یہ دار کا لفظ جو ہے عربی میں مؤنثِ سماعی ہے۔ دار کا لفظ کیا ہے عربی میں؟ مؤنثِ سماعی ہے، چنانچہ صاحبِ کافیہ نے ایک نظم لکھی ہے، بیس بائیس اشعار پر مشتمل ہے بھئی، اور عموماً کافیہ کے نسخوں کے آخر میں درج ہوتی ہے۔ کافیہ کے نسخوں کے آخر میں بعض کتابوں کے اندر وہ آپ کو مل جائے گی، اور وہ ہر طالبِ علم کو زبانی یاد ہونی چاہیے۔ اس میں انہوں نے بہت سے ایسے لفظ ذکر کیے ہیں جو عربی میں مؤنث استعمال ہوتے ہیں۔ بعض لفظ ہیں وہ عربی میں مؤنث استعمال ہوتے ہیں اور بعض مذکر اور مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتے ہیں، تو انہوں نے ایسے بہت سے لفظوں کو ان اشعار میں جمع کیا ہے اور اشعار انسان کو آسانی سے یاد ہو جاتے ہیں، تو وہ ہر طالبِ علم کو یاد ہونے چاہئیں۔ اس میں انہوں نے اس دار کو بھی ذکر کیا ہے۔ صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں: وَالنَّفْسُ ثُمَّ الدَّارُ ثُمَّ الدَّلْوُ مِنْ أَعْدَادِهَا وَالسِّنُّ وَالْكَفَّانِ یعنی ان لفظوں میں سے نفس بھی ہے، دار بھی ہے، اور الدَّلْوُ بھی ہے، مِنْ أَعْدَادِهَا اس کے شمار میں سے، وَالسِّنُّ وَالْكَفَّانِ اور دانت بھی ہیں، سِنٌّ دانت بھی ہیں، وَالْكَفَّانِ اور ہتھیلیاں بھی ہیں دونوں بھئی۔ تو دار مؤنثِ سماعی ہے اور فِيْ نَفْسِهَا کی هَا ضمیر اس دار کو راجع ہے، دار مؤنثِ سماعی ہے۔ دیکھو عربی میں کہتے ہیں: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا۔ حُكْمُهَا سے مراد اس کی قیمت ہے یا اس کے ثمن ہیں، کہ گھر جو ہے الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا، گھر اپنی ذات کے اعتبار سے، یہ گھر جو ہے، الدَّارُ سے کیا مراد ہے؟ خاص گھر، یہ گھر جو ہے یا وہ گھر جو ہے فِيْ نَفْسِهَا اپنی ذات کے اعتبار سے حُكْمُهَا كَذَا اس کی قیمت اتنی ہے۔ اس کی قیمت اتنی ہے۔ بھئی دیکھیے، عربی میں یہ فِیْ اعتبار کے معنی میں اور نظر کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، عرب بھی استعمال کرتے ہیں، جیسے اس کی مثال ذکر کر دی: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا۔ چنانچہ آپ کے پاس کوئی مشورہ کرنے کے لیے آیا ایک گھر کے بارے میں، یا آپ گھر فروخت کر رہے ہیں، کوئی گھر آپ سے خریدنے کے لیے آیا بھئی، اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوب وسیع حلال رزق نصیب فرمائے۔ اب آپ نے اس کو گھر دکھایا، اور آپ نے اس گھر کی قیمت اس کو بتلائی کہ اتنی اتنی قیمت ہے۔ اس نے کہا نہیں بھئی اس کی قیمت کم کریں، تو آپ اس کو کہتے ہیں: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا، یہ گھر جو ہے اپنی ذات کے اعتبار سے، دیکھو اعتبار والا معنی میں کر رہا ہوں، یہ گھر جو ہے اپنی ذات کے اعتبار سے یہ اتنے کا ہے، یعنی امرِ خارج کو چھوڑو، یہ کس محلے میں ہے، اس بات کو بھی چھوڑو۔ دیکھو آپ بھی جانتے ہیں کہ شہر کے بعض حصوں کے اندر زمین مہنگی ہوگی اور بعض حصوں میں زمین سستی۔ جتنا شہر کا درمیان ہوگا یا جہاں جتنی سہولیات زیادہ ہوں گی، وہ زمین اتنی ہی مہنگی ہوگی بھئی، اور شہر کے اطراف اور کنارے وہ جتنے دور ہوتے جائیں گے، زمین کی قیمت بھی کم ہوتی جائے گی، مکانوں کی قیمت بھی کم ہوتی جائے گی۔ تو اب آپ اس کو بتلاتے ہیں: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا، یہ گھر اپنی ذات کے اعتبار سے اس کی قیمت اتنی ہے، یعنی جو میں نے آپ کو بتلائی ہے، میں نے تو بڑی کم قیمت بتلائی ہے، اپنی ذات کے اعتبار سے ہی گھر کی اتنی قیمت ہے، یعنی یہ نہ دیکھو کہ یہ شہر کے بیچ میں ہے یا فلاں یہ کس محلے میں ہے، یہ سب چیزیں چھوڑ دو۔ صرف اس گھر کی ذات پہ نظر کرو۔ کس پر؟ کہ یہ ایک کنال کا گھر ہے مثلاً، اور اس کی بناوٹ آپ دیکھ لو، اس پہ جو جو مٹیریل وغیرہ لگا ہے، اس مٹیریل کے اعتبار سے اس کی قیمت اتنی بنتی ہے، اور باقی یہ جس محلے میں ہے اس اعتبار سے تو اس کی قیمت پھر کئی گنا اور زیادہ بنتی ہے۔ تو الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا کیا معنی؟ کہ اپنی ذات کے اعتبار سے گھر کی یہ قیمت ہے، یعنی اس گھر کے، اس کے جو مٹیریل ہے بناوٹ وغیرہ، اسی کے اعتبار سے میں تو قیمت بتلا رہا ہوں، یعنی کسی امرِ خارج کا میں اعتبار نہیں کر رہا۔ توجہ ہے؟ فِيْ ذَاتِهِ، اس گھر پر جو مٹیریل لگا ہے اور یہ ایک کنال کی زمین کے اندر بنا ہوا ہے، اس اعتبار سے اس کی اتنی قیمت ہے، اور اگر آپ یہ بھی اعتبار کریں کہ یہ تو شہر کے فلاں خاص بہترین علاقے کے اندر ہے یا خاص فلاں محلے کے اندر ہے، یا فلاں فلاں بڑے لوگ اس کے پڑوس میں رہتے ہیں، پھر تو اس گھر کی قیمت کتنی ہی زیادہ ہوگی، لیکن میں تو آپ کو زیادہ نہیں بتلا رہا۔ تو یہ عربی میں یہ جملہ کب کہتے ہیں: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا؟ جب یہ بتلانا مقصود ہو کہ ایک چیز اپنی ذات کے اعتبار سے اس کا حکم یہ ہے، کسی امرِ خارج کے اعتبار سے نہیں۔ بات سمجھ میں؟ تو یہاں پر بھی فِيْ نَفْسِهَا کس معنی میں آیا؟ اعتبار کے معنی میں آیا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ كَقَوْلِكَ الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا، جیسے کہ آپ کا یہ قول کہ یہ گھر جو ہے فِيْ نَفْسِهَا اپنی ذات کے اعتبار سے حُكْمُهَا كَذَا اس کا حکم یہ ہے یعنی اس کی قیمت اتنی ہے۔ أَيْ لَا بِاعْتِبَارِ أَمْرٍ خَارِجٍ عَنْهَا یعنی کسی امرِ خارج کے اعتبار سے نہیں۔ یعنی کسی امرِ خارج کے اعتبار سے نہیں، گھر کی ذات کے اعتبار سے اس کی قیمت اتنی ہے، جو اس پر مٹیریل لگا ہے جو بناوٹ ہے اس کے اعتبار سے اس کی یہ قیمت ہے، باقی کسی امرِ خارج کے اعتبار سے نہیں۔ امرِ خارج کا بھی اعتبار کریں پھر تو قیمت کئی گنا زیادہ ہوگی بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو صاحبِ کافیہ نے بتلایا کہ یہ فِیْ بمعنی اعتبار کے ہے اور کلامِ عرب میں بھی فِیْ بمعنی اعتبار کے استعمال ہوتا ہے، جیسے کہ آپ کے اس قول کے اندر ہے: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا۔ یہاں فِیْ اعتبار کے معنی میں ہے۔ یہاں فِیْ اعتبار کے معنی میں ہے۔ اگر فِیْ کو اعتبار کے معنی میں نہ لیں، تو پھر تو الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا، الدَّارُ فِيْ نَفْسِ الدَّارِ لازم آئے گا، ظَرْفِيَّةُ الشَّيْءِ لِنَفْسِهِ۔ تو یہ کلامِ عرب میں فِیْ بمعنی اعتبار کے استعمال ہوتا ہے۔ تو جیسے دار جو ہے موجود فی الخارج ہے، خارج میں موجود ہے، اس کا وجود ہے۔ تو جیسے موجودِ خارجی کے اندر کبھی امورِ خارجیہ کا اعتبار کیا جاتا ہے کبھی اعتبار نہیں کیا جاتا۔ جیسے دار تھا، صرف اپنی ذات کے اعتبار سے مثلاً اگر اس کی قیمت ایک کروڑ ہے، تو شہر کے خاص علاقے میں ہونے کے اعتبار سے یا خاص محلے میں ہونے کے اعتبار سے ہو سکتا ہے اس کی قیمت دو کروڑ ہو یا چار کروڑ ہو بھئی۔ تو جیسے وہ چیزیں جو موجود فی الخارج ہیں، ان میں کبھی امرِ خارجی کا اعتبار ہوتا ہے کبھی امرِ خارجی کا اعتبار، دار موجود فی الخارج ہے اس میں کبھی امرِ خارج کا اعتبار ہوگا کبھی امرِ خارج کا اعتبار نہیں ہوگا۔ اسی طرح معنی جو ہے موجود فی الذہن ہے، تو موجودِ ذہنی جو ہے اس کے اندر بھی کبھی امرِ خارجی کا اعتبار ہوگا کبھی امرِ خارجی کا اعتبار نہیں ہوگا۔ تو ابتدا لفظِ ابتدا کا معنی، وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت ہے کسی امرِ خارجی کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے۔ جبکہ حرف کا معنی جو ہے، وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت نہیں ہوتا بلکہ امرِ خارجی یعنی متعلقات کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں كَقَوْلِكَ الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا، جیسے کہ آپ کا یہ قول کہ یہ گھر جو ہے یہ اپنی ذات کے اعتبار سے اس کا حکم یہ ہے، أَيْ لَا بِاعْتِبَارِ أَمْرٍ خَارِجٍ عَنْهَا یعنی کسی امرِ خارج کے اعتبار سے نہیں۔ وَلِذٰلِكَ قِيْلَ، اور اسی لیے کہا گیا ہے: الْحَرْفُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ۔ بھئی فِيْ نَفْسِهِ کے اندر آپ کو انہوں نے بتلایا، ادھر دیکھیے۔ صاحبِ کافیہ نے کیا کہا؟ فِيْ نَفْسِهِ کے اندر یہ هَا ضمیر کس کو لوٹائی؟ ایضاح کے اندر، توجہ ہے ایضاح کی عبارت چل رہی ہے۔ ایضاح میں فِيْ نَفْسِهِ کی هَا ضمیر کس کو لوٹائی؟ معنی کو لوٹائی، اور پھر اس پر اشکال ہوا کہ پھر تو معنی بن گیا عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِ الْمَعْنٰى، معنی کس کی ذات میں ہوگا؟ معنی کی ذات میں ہوگا۔ تو بتلا دیا آگے کہ یہ فِیْ ظرفیت کے لیے نہیں ہے بلکہ یہاں کس معنی میں ہے؟ اعتبار کے معنی میں ہے، اور فِیْ اعتبار کے معنی میں کلامِ عرب میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے عرب کہتے ہیں: الدَّارُ فِيْ نَفْسِهَا حُكْمُهَا كَذَا۔ تو فِيْ نَفْسِهِ کی پوری تشریح کر دی ایضاح میں۔ اب جب فِيْ نَفْسِهِ آپ کو سمجھ میں آ گیا کہ فِيْ نَفْسِهِ کے اندر یہ فِیْ کس معنی میں ہے؟ اعتبار کے معنی میں، تو اب آگے صاحبِ کافیہ ایضاح کے اندر ہی، وہ ایضاح کے اندر ہی آگے حرف کی تعریف بھی ذکر کرتے ہیں۔ اور حرف کی کیا تعریف کی جاتی ہے؟ الْحَرْفُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ، فِيْ غَيْرِهِ۔ تو صاحبِ کافیہ آپ کو بتلائیں گے کہ پہلے تو یہ بتلائیں گے کہ یہ فِيْ غَيْرِهِ یہ جیسے فِيْ نَفْسِهِ معنی کی صفت تھا، اسی طرح فِيْ غَيْرِهِ بھی کس کی صفت ہے؟ معنی کی صفت ہے۔ تو الْحَرْفُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ أَيْ حَاصِلٍ فِيْ غَيْرِهِ یعنی یہ فِيْ غَيْرِهِ معنی کی صفت ہے، توجہ ہے؟ اور پھر اس کا معنی کیا، اس عبارت کا ترجمہ کیا ہوگا؟ مَعْنًى حَاصِلٍ فِيْ غَيْرِهِ، وہ معنی جو غیر میں حاصل ہو۔ معلوم ہوا مِنْ کا اپنا کوئی معنی نہیں ہوتا، غیر میں ہوتا ہے معنی۔ اس سے تو یوں لگتا ہے جیسے مِنْ کیا ہے، کہ جیسے حرف اپنے معنی سے خالی ہوتا ہے۔ عبارت پہ نظر ہے؟ مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ کہ حرف کا معنی کس میں ہوتا ہے؟ اس کے غیر میں ہوتا ہے، دوسری چیز میں ہوتا ہے، خود حرف کے اندر نہیں ہوتا۔ معلوم ہوا حرف تو معنی سے خالی ہے۔ تو اس کو بھی صاحبِ کافیہ بتلا رہے ہیں کہ بھئی جیسے فِيْ نَفْسِهِ میں فِیْ اعتبار کے معنی میں تھا، اسی طرح فِيْ غَيْرِهِ کے اندر بھی فِیْ کس معنی میں ہے؟ اعتبار کے معنی میں ہے۔ تو کیا معنی ہوا؟ کہ حرف وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اس کے غیر کے اعتبار سے ہوتا ہے، اور اس کے غیر سے مراد اس کے متعلقات ہیں۔ کہ حرف جو ہے وہ دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اس کے متعلقات کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، خود حرف کے اعتبار سے ثابت نہیں ہوتا۔ تو فِيْ غَيْرِهِ، فِیْ کس معنی میں؟ اعتبار، اور غَيْرِهِ سے کون مراد؟ متعلقات ہیں۔ غیرِ حرف سے کون مراد ہیں؟ اس کے متعلقات مراد ہیں۔ تو ترجمہ کیا ہوا؟ حرف وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اس کے غیر کے اعتبار سے ہوتا ہے، یعنی اس کے متعلقات کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ مجھے بتائیے سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوْفَةِ میں بصرہ سے چلا کوفہ تک، مِنْ نے کس معنی پر دلالت کی؟ شروع کرنے پر۔ خود دلالت کی یا اپنے متعلقات جو ہیں یعنی سِرْتُ اور بصرہ کے اعتبار سے اپنے معنی پر دلالت کی؟ سِرْتُ اور بصرہ کے اعتبار سے اپنے معنی پر دلالت کی۔ یہاں بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ حرف دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر فِيْ غَيْرِهِ جو اس کے غیر کے اعتبار سے ہوتا ہے، یعنی اس کے متعلق کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، خود اپنی ذات کے اعتبار سے ثابت نہیں ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھیے کتاب پر کہتے ہیں وَلِذٰلِكَ قِيْلَ، یہ ابھی ایضاح کی عبارت چل رہی ہے، کہتے ہیں اسی لیے کہا گیا ہے: الْحَرْفُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ، حرف وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر جو اس کے غیر میں ہوتا ہے، اس کلمہ کے غیر میں ہوتا ہے۔ هَا ضمیر مَا دَلَّ کو راجع اور مَا دَلَّ سے کلمہ مراد ہے۔ الْحَرْفُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ، حرف وہ کلمہ ہے جو دلالت کرتا ہے ایسے معنی پر فِيْ غَيْرِهِ جو اس کلمہ کے علاوہ میں ہو۔ بھئی اس کلمہ کے علاوہ میں کیا معنی؟ کہتے ہیں أَيْ حَاصِلٍ فِيْ غَيْرِهِ۔ بتلا دیا کہ یہ فِيْ غَيْرِهِ أَيْ حَاصِلٍ فِيْ غَيْرِهِ، اس کے ذریعے بتلایا کہ یہ فِيْ غَيْرِهِ معنی کی صفت ہے، أَيْ مَعْنًى حَاصِلٍ فِيْ غَيْرِهِ۔ اور آگے پھر بتلائیں گے أَيْ بِاعْتِبَارِ مُتَعَلَّقِهِ۔ بتلا دیا کہ أَيْ حَاصِلٍ فِيْ غَيْرِهِ اس میں فِیْ کس معنی میں ہے؟ اعتبار کے معنی میں ہے، اور غَيْرِهِ سے کون مراد ہے؟ حرف کے متعلقات مراد ہیں۔ کہتے ہیں أَيْ بِاعْتِبَارِ مُتَعَلَّقِهِ، یعنی وہ معنی جو اس کے متعلق کے اعتبار سے ثابت ہوتا ہے، لَا بِاعْتِبَارِهِ فِيْ نَفْسِهِ اس حرف کی اپنی ذات کے اعتبار سے وہ معنی ثابت نہیں ہوتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اِنْتَهٰى كَلَامُهُ، جی، علامہ ابنِ حاجب کا ایضاح سے جو کلام ہم نے نقل کیا وہ ختم ہوا۔ اِنْتَهٰى كَلَامُهُ کلام مکمل ہوا۔ کس کا کلام؟ ایضاح سے جو ابنِ حاجب کا کلام نقل کیا تھا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ آگے دیکھیے بھئی: وَمَحْصُوْلُهُ مَا ذَكَرَهُ بَعْضُ الْمُحَقِّقِيْنَ حَيْثُ قَالَ: كَمَا أَنَّ فِي الْخَارِجِ مَوْجُوْدًا قَائِمًا بِذَاتِهِ وَمَوْجُوْدًا قَائِمًا بِغَيْرِهِ، كَذٰلِكَ فِي الذِّهْنِ مَعْقُوْلٌ هُوَ مُدْرَكٌ قَصْدًا مَلْحُوْظًا فِيْ ذَاتِهِ يَصْلُحُ أَنْ يُحْكَمَ عَلَيْهِ وَبِهِ، وَمَعْقُوْلٌ هُوَ مُدْرَكٌ تَبَعًا وَآلَةٌ لِمُلَاحَظَةِ غَيْرِهِ فَلَا يَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنْهَا. آگے بھئی محصول اور حاصل کی بحث شروع ہو رہی ہے، یعنی حاصل محصول کی بحث شروع ہو رہی ہے۔ یاد رکھو یہ شرحِ جامی کی مشکل ترین بحث ہے بھئی۔ بہت مشکل اور پیچیدہ بحث، اور مدرسین اس کو پڑھاتے ہوئے پریشان ہوتے ہیں، لیکن علماء کو اللہ جزائے خیر نصیب فرمائے انہوں نے اس مقام کی خوب تشریح کی ہے جس سے یہ مقام حل ہو جاتا ہے بھئی۔ تو بہرحال یہ شرحِ جامی کے مشکل ترین مقامات میں سے ہے۔ اور میں نے بتایا کہ میرے والدِ محترم حضرت شیخِ ترمذی حضرت مولانا محمد موسیٰ روحانی بازی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمۃً واسعۃ، انہوں نے بھی اس کی باقاعدہ ایک اس حاصل محصول کی شرح لکھی ہے بھئی۔ اور یہ، یہ جو حاصل محصول کی بحث ہے یہ صرف ایک ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے۔ یہ کتنی ہے؟ ایک ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے، لیکن اس کی شرح والد صاحب نے جو لکھی وہ تقریباً پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے، تو عربی زبان میں پانچ سو صفحات پر مشتمل اس کی شرح لکھی اور اس کو حل کیا بھئی۔ تو یہ بڑی پیچیدہ بحث ہے بھئی۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ علامہ جامی رحمہ اللہ کی یہ عادت نہیں ہے کہ وہ اتنی لمبی بحث کریں کسی چیز کے بارے میں، تو اتنی لمبی انہوں نے بحث کی، اتنی مشکل بحث کی حالانکہ یہ ان کی عادت نہیں ہے۔ تو کیا وجہ ہوئی ان کو کہ ان کو اتنی مشکل اور پیچیدہ بحث کرنا پڑی؟ تو اس کی کئی وجوہات ہیں بھئی، کئی وجوہات۔ ایک تو یہ، توجہ سے سنو۔ ایک وجہ یہ کہ اسم کی تعریف میں آیا تھا فِيْ نَفْسِهِ، تو معنی کا فِيْ نَفْسِهِ ہونا کیا مطلب بھئی؟ معنی کا فِيْ نَفْسِهِ ہونا کیا مطلب؟ اور اسی طرح حرف کی تعریف میں آیا مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ کہ وہ معنی کس میں ہوتا ہے؟ غیر میں ہوتا ہے۔ تو معنی کا فِيْ نَفْسِهِ ہونا اور معنی کا فِيْ غَيْرِهِ ہونا اس کا کیا مطلب ہے؟ تو شارحِ جامی اس کی تفصیل بیان کرنا چاہتے ہیں، پوری وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ کا کیا معنی اور مَعْنًى فِيْ غَيْرِهِ کا کیا معنی ہے، اس کی تفصیل بیان کرنا چاہتے ہیں۔ ایک وجہ یہ، اس لیے وہ حاصل محصول کی یہ بحث لے کر آئے بھئی۔ دوسری وجہ یہ کہ اس بحث کے ذریعے وہ دراصل بعض علماء کا رد کرنا چاہتے ہیں۔ بعض علماء جیسے علامہ تفتازانی وغیرہ، وہ فرماتے ہیں کہ جیسے اسم اور فعل وہ اپنے معنی پر دلالت کرتے ہیں، یعنی اسم اور فعل کا معنی فِيْ نَفْسِهِ ہوتا ہے، اسی طرح حرف کا معنی بھی فِيْ نَفْسِهِ ہوتا ہے۔ توجہ ہے؟ بعض علماء کیا فرماتے ہیں کہ جیسے اسم کا معنی فِيْ نَفْسِهِ ہوتا ہے یعنی اس کی اپنی ذات میں ہوتا ہے، اسی طرح حرف کا معنی بھی اس کی اپنی ذات میں ہوتا ہے۔ تو شارحِ جامی ان کو رد کرنا چاہتے ہیں، اور ان کو بتلانا چاہتے ہیں کہ نہیں بھئی، ایک ہے اسم ایک ہے حرف۔ دونوں کے معنی میں بھی فرق ہے، دونوں کے لفظوں میں بھی فرق ہے، دونوں کے حکم میں بھی فرق ہے، دونوں کے استعمال میں بھی فرق ہے اور دونوں کی وضع میں بھی فرق ہے، تو پانچ فرق وہ ذکر کرتے ہیں بھئی۔ پہلی وجہ کیا؟ یہ حاصل محصول کی بحث کیوں لائے؟ کیونکہ اسم اور فعل کی تعریف میں فِيْ نَفْسِهِ آیا تھا اور فعل کی تعریف میں بھی فِيْ نَفْسِهِ آیا، جبکہ حرف کی تعریف میں فِيْ غَيْرِهِ آیا، تو اس کی وہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ اور دوسرا یہ کہ بعض علماء کو جواب دینا چاہتے ہیں جو کیا فرماتے تھے؟ کہ اسم اور فعل کی طرح حرف کا معنی بھی فِيْ نَفْسِهِ ہوتا ہے، تو اس کا بھی جواب دیتے ہیں کہ نہیں بھئی دونوں کے معنی میں بھی فرق، لفظ میں بھی فرق، حکم میں بھی فرق، استعمال میں بھی فرق اور وضع میں بھی فرق۔ دونوں کے معنی میں بھی فرق ہے بھئی، اسم کا معنی اور ایک ہے حرف کا معنی۔ اسم کا معنی مستقل بالمفہوم ہوتا ہے، مستقلاً سمجھ میں آتا ہے لفظ سے، اور حرف کا معنی مستقل بالمفہوم نہیں ہوتا وہ مستقلاً سمجھ میں نہیں آتا، تو دونوں کے معنی میں بھی فرق۔ دونوں کے لفظوں میں بھی فرق ہے بھئی۔ اسم اپنے معنی پر خود دلالت کرتا ہے کسی کلمے کے جڑنے کا محتاج نہیں، جبکہ حرف اپنے معنی پر خود دلالت نہیں کرتا، وہ حرف جو ہے وہ اور لفظوں کا محتاج ہے بھئی کہ وہ اس کے ساتھ جڑیں گے تو پھر اس کا معنی سمجھ میں آئے گا۔ اور نیز حکم میں بھی فرق ہے۔ اسم جو ہے، اسم وہ مَحْكُوْمٌ عَلَيْهِ بھی بن سکتا ہے اور مَحْكُوْمٌ بِهِ یعنی مسند الیہ بھی بن سکتا ہے اور مسند بہ بھی بن سکتا ہے، جبکہ حرف کا حکم اور ہے، وہ نہ مسند الیہ بن سکتا ہے نہ مسند بہ یعنی نہ مَحْكُوْمٌ عَلَيْهِ بن سکتا ہے اور نہ مَحْكُوْمٌ بِهِ بن سکتا ہے، تو حکم میں بھی فرق ہے بھئی۔ اور نیز استعمال میں بھی فرق ہے۔ اسم جو ہے، کسی کو کوئی معنی سمجھانا ہو یا سمجھنا ہو، تو اسم کو کسی دوسرے لفظ کے ساتھ استعمال کرنا ضروری نہیں۔ جیسے مثلاً میں آپ کو ابتدا کا معنی بتلانا چاہتا ہوں، تو ابتدا کا معنی جب میں بتلانا چاہتا ہوں، تو لفظِ ابتدا سے ہی یہ معنی آپ کو سمجھ میں آ جائے گا، تو یہاں پر اس کے ساتھ کسی اور لفظ کو جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے بھئی۔ جبکہ حرف کا معنی سمجھانے کے لیے اس کے ساتھ اور لفظوں کو جوڑنا پڑے گا بھئی۔ یا یوں کہو، حرف ہمیشہ اپنے متعلقات کے ساتھ استعمال ہوگا، اور اسم کا اپنے متعلقات کے ساتھ استعمال ہونا ضروری نہیں، اس کے بغیر بھی اس کا معنی سمجھ میں آ جائے گا۔ اور دونوں میں وضع کے اعتبار سے بھی فرق ہے بھئی، وضع کے اعتبار سے بھی، آگے چل کر صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے کہ اسم جو ہے اس کو معنی کلی کے لیے وضع کیا گیا ہے، اور حرف جو ہے اس کو معنی جزئی کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ اور تیسری وجہ کہ صاحبِ جامی یہ بحث کیوں لے کر آئے؟ تیسری وجہ یہ کہ دراصل اسم کی تعریف بہت مشکل ہے بھئی۔ تو اسم کی ایسی تعریف کرنا جو جامع مانع ہو اور ہر قسم کے اعتراضات سے سلامت ہو، ایسی تعریف کرنا بہت مشکل ہے بھئی۔ چنانچہ امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسم کی متقدمین اور متاخرین نے ستر کے لگ بھگ تعریفیں کی ہیں، اور ان میں سے ایک بھی تعریف اعتراضات سے خالی نہیں، ہر ایک پر بڑے بڑے اعتراضات ہوتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح علامہ ابن الانباری رحمہ اللہ، وہ بھی فرماتے ہیں کہ اسم کی کوئی تعریف بھی اعتراضات سے خالی نہیں، اسم کی ہر تعریف پر اعتراض ہوتا ہے۔ اسی طرح امام رازی رحمہ اللہ نے اپنی تفسیرِ کبیر میں اسم کی بہت سی تعریفیں ذکر کی ہیں، اور لیکن فرمایا ہے کہ اسم کی کوئی تعریف صحیح نہیں، اور اسم کی تعریف پر بھی اور اسی طرح حرف کی تعریف پر بھی بڑے بڑے مشکل اعتراضات انہوں نے ذکر کیے ہیں بھئی۔ تو یہ تو نحویوں پر بہت بڑا عیب ان کے لیے بنتا ہے، بہت بڑا اعتراض بنتا ہے کہ علمِ نحو میں سب سے زیادہ بحثیں اسم کی ہیں، اور اے نحویو، آپ کو اسم کی جامع مانع اور اعتراضات سے محفوظ اور سالم کوئی تعریف بھی نہیں آتی۔ چنانچہ علماء فرماتے ہیں کہ امام سیبویہ جو ہیں، وہ بھی اسم کی تعریف نہیں جانتے تھے بھئی۔ چنانچہ ان کی کتاب ہے، کتابِ سیبویہ بھئی، علمِ نحو کی مشکل ترین کتابوں میں سے ہے۔ امام سیبویہ وہ ہیں کہ تقریباً، بعض فرماتے ہیں بتیس سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا ہے اور بعض فرماتے ہیں چالیس سال کی عمر میں، گویا تقریباً جوانی ہی میں دنیا سے چلے گئے۔ لیکن علمِ نحو میں ان کی بات پہاڑ کی طرح مضبوط سمجھی جاتی ہے۔ تو یہ اتنی جلدی دنیا سے چلے گئے اور ایسی کتاب لکھ گئے، اگر یہ اور زندہ رہتے تو ان کے علوم کا کیا حال ہوتا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ تو یہ اللہ بعض لوگوں کو عجیب ذہن نصیب فرماتے ہیں، انسان حیران رہ جاتا ہے۔ تو نحو کی مشکل ترین کتابوں میں سے ہے ان کی کتاب بھئی۔ اور کہتے ہیں امام سیبویہ بھی اسم کی تعریف نہیں جانتے تھے۔ چنانچہ وہ اپنی کتاب میں فعل کی بھی تعریف کرتے ہیں، حرف کی بھی تعریف کرتے ہیں، لیکن اسم کی تعریف انہوں نے نہیں کی۔ لیکن یہ کوئی عیب والی بات نہیں، اعتراض والی بات نہیں۔ وجہ یہ کہ بعض اوقات کوئی چیز اتنی واضح، اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ سمجھ میں تو آتی ہے لیکن اس کی تعریف کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اس کو جانتا تو ہر ایک ہے لیکن اس کی تعریف کرنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔ جیسے دیکھو، سورج سب سے زیادہ روشن اور نمایاں عین دوپہر کے وقت ہوتا ہے، اور اس وقت کوئی نظر اس کی طرف نہیں دیکھ سکتی بھئی۔ جتنی چیز نمایاں اور ظاہر ہے، اتنا ہی اس کو دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ سورج جب عین دوپہر کو دیکھو، سب سے زیادہ روشن اور چمکدار عین دوپہر کے وقت ہوتا ہے، اور اس وقت کوئی نظر اس کی طرف نہیں دیکھ سکتی بھئی۔ اسی طرح نور، روشنی۔ روشنی کسے کہتے ہیں؟ بچہ بچہ بھی جانتا ہے، لیکن روشنی کی تعریف کیا کریں، روشنی کی تعریف بے انتہا مشکل ہے بھئی۔ علماء اس کی حقیقت میں پریشان ہیں کہ روشنی کس چیز کا نام ہے بھئی، اور ہے عام چیز، بچہ بچہ بھی روشنی کو جانتا ہے، لیکن تعریف کرنا جامع مانع، یہ بڑا مشکل کام ہے۔ اسی طرح سرور، خوشی۔ بچہ بچہ جانتا ہے خوشی کسے کہتے ہیں، لیکن خوشی کی تعریف کرنا، خوشی کی حقیقت کیا ہے؟ بہت مشکل کام ہے، علماء اس کی تعریف میں پریشان ہیں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اسم چونکہ بہت نمایاں، بہت واضح ہے، لہٰذا اسی لیے اس کی تعریف بھی بڑی مشکل ہے بھئی۔ چنانچہ میں نے بتایا ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ستر تعریفیں ذکر کیں اور فرمایا کہ ان میں سے ایک بھی اعتراضات سے خالی نہیں، ایک بھی جامع مانع نہیں۔ اسی طرح علامہ ابن الانباری رحمہ اللہ فرماتے ہیں، اسی طرح امام رازی رحمہ اللہ نے بڑے اعتراضات کیے ہیں، بڑے قوی قوی اعتراضات اسم اور حرف کی تعریف پر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو صاحبِ جامی اب اس کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں، اس تعریف کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھو اسم کی یہ جو تعریف کی علامہ ابنِ حاجب نے کافیہ میں: الِاسْمُ مَا دَلَّ عَلٰى مَعْنًى فِيْ نَفْسِهِ غَيْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَزْمِنَةِ الثَّلَاثَةِ، یہ ماخوذ ہے مفصل سے۔ کس سے ماخوذ ہے؟ تو دونوں ایک ہی جیسی گویا تعریفیں ہیں بھئی۔ لفظوں کا تھوڑا فرق ہے لیکن تعریفیں ایک جیسی ہیں۔ تو اس تعریف پر بھی بہت سے اشکالات ہوتے ہیں۔ تو سب سے پہلے میر سید السند، میر سید، جن کو میر سید الشریف بھی کہتے ہیں، نحو میر والے بھئی، نحو میر آپ نے کتاب پڑھی ہے، اس کے جو مصنف ہیں میر سید السند یا یہ میر سید الشریف کے نام سے بھی مشہور ہیں، انہوں نے اسم کی تعریف کی وضاحت کی کوشش کی، اسم اور فعل کی تعریف کی وضاحت کی فلسفی اصولوں کی روشنی میں، فلسفی اصولوں کی روشنی میں۔ اور پھر اس کے بعد علامہ جامی رحمہ اللہ نے اس کی مزید وضاحت کی نحوی اصولوں کی روشنی میں۔ وہی جو بحثیں کس نے کی تھیں؟ میر سید السند نے، ان کو نحوی اصولوں کے اور مطابق بنا دیا اور اس کی وضاحت کر دی۔ اور تمام اعتراضات جو تھے وہ ختم کر دیے۔ یہ جو کافیہ اور یہ مفصل کی تعریف ہے، یہ اسم کی سب سے زبردست تعریف ہے بھئی۔ اور اس پر جو اشکالات ہوتے تھے جو امام رازی رحمہ اللہ نے بڑے بڑے مشکل پیچیدہ اعتراضات کیے، تو میر سید السند نے ان اعتراضات کا جواب دیا، اس کو حل کرنے کی کوشش کی۔ اور پھر صاحبِ جامی نے اس کو کمال تک پہنچا دیا۔ تو ان دونوں نے ثابت کر دیا، میر سید السند اور علامہ جامی نے، کہ یہ اسم کی تعریف جامع اور مانع ہے اور اس پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہوتا، تمام اعتراضات کے جواب دے دیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو گویا میر سید السند اور علامہ جامی کا نحویوں پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے ایسی تقریر کی کہ جس سے پتہ چل گیا کہ اسم، فعل اور حرف سب کی یہ تعریفیں جامع مانع بھی ہیں اور اعتراضات سے سالم بھی ہیں بھئی۔ تو یہ حاصل محصول کی بحث کے ذریعے وہ بتلاتے ہیں کہ اسم اور فعل کی تعریف جامع اور مانع ہے اور اعتراضات سے سلامت ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس کریں بھئی، بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيْقَةِ الْكَلَامِ.
216 approved lectures · 29 of 216