آگے سبق دیکھیے بھئی کتاب پر:
لَفْظٌ: اَللَّفْظُ فِي اللُّغَةِ الرَّمْيُ، يُقَالُ: أَكَلْتُ التَّمْرَةَ وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، أَيْ رَمَيْتُهَا، ثُمَّ نُقِلَ فِي عُرْفِ النُّحَاةِ ابْتِدَاءً أَوْ بَعْدَ جَعْلِهِ بِمَعْنَى الْمَلْفُوظِ كَالْخَلْقِ بِمَعْنَى الْمَخْلُوقِ إِلَى مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، مُهْمَلًا كَانَ أَوْ مَوْضُوعًا، مُفْرَدًا كَانَ أَوْ مُرَكَّبًا.
گذشتہ سبق میں الكلمة کی تفصیل آپ نے پڑھی۔ مصنف رحمہ اللہ یعنی شارح جامی نے سب سے پہلے آپ کو یہ بتلایا کہ الكلمة اور كلام یہ مشتق ہیں كَلْمٌ سے، اور كَلْمٌ کا معنی ہے زخمی کرنا۔ اور یہاں لفظوں میں بھی مناسبت موجود اور معنی کے اندر بھی مناسبت موجود۔ لفظوں کے اندر تو مناسبت ظاہر ہے: كَلْمٌ کا مادہ کاف، لام، میم اور کلمہ اور کلام کا مادہ بھی کاف، لام، میم۔ اور معنی کے اعتبار سے مناسبت ظاہر نہیں تھی، تو اس کے بارے میں انہوں نے بتلایا کہ جیسے كَلْمٌ یعنی زخمی کرنے کے اندر تاثیر ہے، جسم پر اثر پڑتا ہے، تکلیف ہوتی ہے، اسی طرح کلمہ اور کلام کے ساتھ بھی تاثیر لازم ہے۔ اس کی وجہ سے بھی دل جو ہے یا خوش ہوگا اگر اچھے کلمات ہیں، اور اگر برے کلمات کہے تو دل زخمی ہوگا، دل کو تکلیف ہوگی۔
اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ اصطلاحی اشتقاق مراد نہیں ہو سکتا، کیونکہ اصطلاحی اشتقاق کی تین قسمیں ہیں: ایک اشتقاقِ صغیر، ایک کبیر اور ایک اکبر۔ اور ان میں جو مناسبت ہوتی ہے وہ معنی حقیقی کے اعتبار سے ہوتی ہے، جبکہ یہاں پر جو مناسبت ذکر کی گئی وہ معنی التزامی یعنی دلالتِ التزامی کے اعتبار سے مناسبت ذکر کی، کہ جیسے كَلْمٌ کے ساتھ تاثیر لازم ہے، اسی طرح کلمہ اور کلام کے ساتھ بھی تاثیر لازم ہے۔
اس کے بعد بتلایا کہ اَلْكَلِمُ کے اندر یہ جو كَلِمٌ لفظ ہے، یہ اسمِ جنس ہے بعض علماء فرماتے ہیں، جبکہ بعض فرماتے ہیں کہ یہ جمع ہے۔ میں نے فرق بتلایا تھا کہ اسمِ جنس وہ ہے جو قلیل اور کثیر پر صادق آتا ہے، یعنی قلیل ہو، ایک فرد ہو اس کے لیے بھی وہ بولا جاتا ہے اور کثیر ہوں تو ان کے لیے بھی وہی لفظ بولا جاتا ہے۔ جیسے انسان: ایک ہو تو اسے بھی انسان کہیں گے، زیادہ ہوں تو انہیں بھی انسان کہیں گے۔ جبکہ جمع وہ ہے جہاں مفرد، تثنیہ اور جمع سب کے لیے الگ الگ لفظ ہوتے ہیں۔ مثلاً ایک کتاب ہو تو کہیں گے كِتَابٌ، دو ہوں تو کہیں گے كِتَابَانِ، اور زیادہ ہوں تو کہیں گے كُتُبٌ۔ تو دیکھا یہ ہے جمع، کہ یہاں مفرد کا وزن اور ہے اور جمع کا وزن اور ہے۔ تو بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ كَلِمٌ جو ہے یہ اسمِ جنس ہے، اور بعض فرماتے ہیں کہ یہ جمع ہے۔ شارح جامی نے اس قول کو ترجیح دی ہے کہ یہ كَلِمٌ جو ہے اسمِ جنس ہے۔
اسمِ جنس ہے اور یہ تَمْرٌ اور تَمْرَةٌ کی طرح ہے۔ جیسے تَمْرٌ اور تَمْرَةٌ میں واحد اور جنس کے درمیان فرق تاء کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ تَمْرٌ کا معنی کھجور اور تَمْرَةٌ کا معنی ایک کھجور۔ تَمْرٌ جب بغیر تاء کے ہو تو یہ اسمِ جنس ہے، قلیل پر بھی بولا جائے گا، کثیر پر بھی۔ ایک ہو تو بھی تَمْرٌ ہے، زیادہ ہوں تو بھی تَمْرٌ۔ لیکن بالخصوص آپ ایک مراد لینا چاہتے ہیں، ایک کھجور کہنا چاہتے ہیں، تو پھر آپ کو تاء ساتھ جوڑنی پڑے گی اور تَمْرَةٌ کہنا پڑے گا۔ یہ اسی طرح ہے جیسے بَقَرٌ اور بَقَرَةٌ۔ بَقَرٌ گائے بیل کی جنس ہے اور یہ قلیل اور کثیر سب پر بولا جاتا ہے۔ لیکن بالخصوص ایک فرد مراد لینا چاہتے ہیں تو پھر گول تاء ساتھ جوڑیں گے اور بَقَرَةٌ کہیں گے۔
علماء کا یہ گروہ جو ہے یہ کہتے ہیں کہ اسی طرح كَلِمٌ اور كَلِمَةٌ بھی ہے بھئی۔ تو جیسے بَقَرٌ اور بَقَرَةٌ اور تَمْرٌ اور تَمْرَةٌ یہ اسمِ جنس ہے، اسی طرح كَلِمٌ اور كَلِمَةٌ بھی اسمِ جنس ہے۔ اس کا اطلاق قلیل اور کثیر پر ہوتا ہے۔ اور پھر اس کی دلیل وہ قرآن سے دیتے ہیں کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ﴾۔ اَلْكَلِمُ موصوف ہے اور الطَّيِّبُ اس کی صفت ہے، اور اس کی صفت واحد مذکر لائی گئی قرآن کے اندر۔ معلوم ہوا یہ اسمِ جنس ہے، جمع نہیں، کیونکہ اگر یہ جمع ہوتی تو جمع کی صفت یا تو جمع لائی جاتی ہے یا واحد مؤنث بتاویلِ جَمَاعَةٌ کے۔ تو اَلْكَلِمُ اگر جمع ہوتا تو اس کی صفت طَيِّبَاتٌ آنی چاہیے تھی یا اس کی صفت طَيِّبَةٌ بتاویلِ یعنی واحد مؤنث بتاویلِ جَمَاعَةٌ کے واحد مؤنث آنی چاہیے تھی۔ لیکن اس کی صفت قرآن میں نہ جمع ہے نہ واحد مؤنث ہے، واحد مذکر ہے، معلوم ہوا یہ جمع نہیں ہے بلکہ اسمِ جنس ہے۔
علماء کا دوسرا گروہ جو ہے وہ کہتے ہیں کہ كَلِمٌ جو ہے یہ جمع ہے، اس لیے کیونکہ اس کا اطلاق تین یا تین سے زیادہ پر ہوتا ہے، کم پر اطلاق نہیں ہوتا۔ اور نیز وہ کہتے ہیں کہ آپ نے قرآن سے دلیل دی ہے کہ اَلْكَلِمُ کی صفت الطَّيِّبُ واحد مذکر آئی ہے، تو وہ کہتے ہیں کہ اَلْكَلِمُ سے مراد بَعْضُ الْكَلِمِ ہے بھئی۔ تو بَعْضُ الْكَلِمِ جو ہے وہ مراد ہیں، اس لیے صفت مذکر لائی گئی۔ یا ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہاں بَعْضٌ کا لفظ مضاف محذوف ہے، تو الطَّيِّبُ جو ہے وہ كَلِمٌ کی صفت نہیں ہے بلکہ بَعْضُ الْكَلِمِ کی یہ صفت ہے۔ اور بَعْضُ الْكَلِمِ اس میں بَعْضٌ تو مفرد مذکر ہے، اس لیے طَيِّبٌ بھی مفرد مذکر صفت لائی گئی۔
پہلے گروہ والے پھر جواب دیتے ہیں کہ اس کا اطلاق تین یا تین سے زیادہ پر ہوتا ہے، یہ تو آپ استعمال کو دلیل بنا رہے ہیں۔ ہم نے جو دلیل دی وضع کے اعتبار سے اور آپ جو دلیل دے رہے ہیں وہ استعمال کو ذکر کر رہے ہیں۔ وضع اور چیز ہے، استعمال اور چیز ہے۔ وضع کہتے ہیں ایک لفظ کو خاص معنی کے لیے مقرر کرنا، یہ کیا ہے؟ وضع ہے۔ مثلاً میں نے کہا گلاس، دیکھو فوراً ایک برتن آپ کے ذہن میں آگیا جس میں پانی پیا جاتا ہے، کیونکہ اردو والوں نے اس کے لیے یہ لفظ مقرر کیا ہے۔ تو ایک ہوتی ہے وضع یعنی ایک لفظ کو ایک معنی کے لیے متعین کرنا، اور ایک ہے استعمال بھئی، ایک لفظ کو ایک معنی کے اندر استعمال کرنا۔ تو وضع اور چیز ہے، استعمال اور چیز ہے۔ اس کی مثال میں نے ذکر کی تھی جیسے دَابَّةٌ۔ دَابَّةٌ عربی زبان میں ہر اس جاندار کے لیے وضع تھا جو زمین پر چلنے والا ہو، اور بعد میں یہ خاص ہو گیا سواری والے اور بوجھ اٹھانے والے جانوروں یعنی گھوڑے، گدھے اور خچر کے ساتھ۔ تو دیکھو وضع تو تھا یہ تمام جانداروں کے لیے، لیکن استعمال کس میں ہونے لگا؟ خاص جانداروں میں، خاص جانوروں میں۔ تو لہٰذا وضع اور چیز ہے اور استعمال اور چیز ہے۔ تو آپ نے کیا کہا کہ كَلِمٌ کا لفظ استعمال ہوتا ہے تین یا زیادہ کے لیے، تو آپ استعمال کو دلیل بنا رہے ہیں اور اعتبار وضع کا ہوتا ہے۔ ہم نے وضع کے اعتبار سے بات کی تھی کہ كَلِمٌ کا لفظ کیا ہے؟ وضع کے اعتبار سے جنس ہے، اور بعد میں اب عرب استعمال کس میں کرنے لگے؟ جمع کے طور پر استعمال کرنے لگے، تو اس سے کوئی نقصان لازم نہیں آتا، کیونکہ اصل اعتبار کس کا ہے؟ وضع کا ہے۔ تو آپ کا استعمال کو دلیل کے طور پر پیش کرنا صحیح نہیں، اس سے كَلِمٌ کا جمع ہونا ثابت نہیں ہو سکتا۔ ہم نے وضع کی بات کی ہے بھئی، وضع کے اعتبار سے یہ کیا ہے؟ اسمِ جنس۔
اور دوسرا آپ نے کہا کہ الطَّيِّبُ جو ہے وہ كَلِمٌ کی صفت نہیں ہے بلکہ بَعْضُ الْكَلِمِ کی صفت ہے، تو ہم کہتے ہیں کہ یہاں بَعْضٌ کا لفظ مضاف محذوف نکالنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، کیونکہ کلام سے ہی بعضیت سمجھ میں آ رہی ہے۔ کیونکہ ﴿إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ﴾، اللہ کی طرف اچھے کلمات بلند ہوتے ہیں۔ تو اس سے مراد تمام اچھے کلمات نہیں ہیں بلکہ وہ اچھے کلمات جو عند اللہ مقبول ہوں، یعنی جو اخلاص سے کہے گئے ہوں۔ تو ہر اچھا کلمہ عند اللہ مقبول نہیں ہے۔ کچھ کلمے تو وہ ہیں جو لوگوں کو دکھانے کے لیے اچھے اچھے بولے جائیں گے لیکن وہ عند اللہ مقبول نہیں، وہ اللہ کی رضا وہاں مقصود نہیں ہوتی بھئی، صرف دکھلاوا مقصود ہوتا ہے۔ تو بعضیت تو خود کلام سے ہی سمجھ میں آ رہی ہے، لہٰذا بَعْضٌ کو مضاف محذوف نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اور نیز یہ كَلِمٌ جو ہے یہ جمع کا وزن بھی نہیں ہے بھئی، کیونکہ جمع کے مخصوص اوزان ہوتے ہیں۔ جیسے قَلَمٌ کی جمع أَقْلَامٌ، دیکھو أَفْعَالٌ یہ وزن جمع کا ہے۔ اسی طرح كُتُبٌ فُعُلٌ، یہ بھی کس کا وزن؟ جمع کا وزن ہے۔ اور اسی طرح جیسے أَسْوَدُ کی جمع سُوْدٌ آتی ہے فُعْلٌ، یہ بھی کیا ہے؟ جمع کا وزن ہے۔ غُلَامٌ کی جمع غِلْمَانٌ آتی ہے، یہ بھی کیا ہے؟ جمع کا وزن ہے۔ مَسَاجِدُ مَفَاعِلُ، یہ بھی کیا ہے؟ جمع کا وزن ہے۔ مَصَابِيْحُ دیکھا یہ بھی کیا ہے؟ جمع کا وزن ہے۔ تو جمع کے مخصوص اوزان ہوتے ہیں اور كَلِمٌ یہ جمع کے اوزان میں سے نہیں۔ معلوم ہوا یہ جمع نہیں ہے بلکہ بات وہی ہے جو ہم نے کی کہ یہ اسمِ جنس ہے۔ اور میں نے بتایا شارح جامی کا انداز ہی بتلا رہا ہے کہ وہ اس قول کو ترجیح دے رہے ہیں۔ چنانچہ اسی لیے وہ جمع والے قول کو انہوں نے قِيْلَ کے ساتھ ذکر کیا اور قِيْلَ صیغۂ تمریض ہے، جس کے ذریعے کمزور قول کو ذکر کیا جاتا ہے۔
پھر اس کے بعد انہوں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ جو اَلْكَلِمُ ہے، اس کے اندر الف لام جنسی ہے اور یہ جو تاء ہے یہ وحدت کے لیے ہے۔ اس پر آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا کہ جنس کے افراد تو کثیر ہوتے ہیں، تو الف لام سے پتہ چلا کہ الكلمة کے افراد کیا ہوں گے؟ کثیر۔ لیکن آخر میں جب تاء وحدت والی لائی گئی تو وحدت کا معنی تو ہے فرد ایک ہے، تو دونوں میں منافات ہے۔ اَلْكَلِمُ دلالت کر رہا ہے کثرت پر اور تاء دلالت کر رہی ہے وحدت پر، اور کثرت اور وحدت میں منافات ہے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ نہیں، کثرت اور وحدت میں منافات نہیں۔ کثرت کا معنی کثیر ہونا، زیادہ ہونا، وحدت کا معنی واحد ہونا، ایک ہونا۔ اور الكلمة کے افراد کثیر ہیں بھئی، اسم بھی ہے، فعل بھی ہے، حرف بھی ہے، پھر اسم بھی عربی زبان میں ہزارہا ہیں، پھر فعل بھی ہزارہا ہیں، اور حروف بھی بہت سارے ہیں۔ تو دیکھا یہ سارے کلمہ کے افراد ہیں۔ تو الف لام سے پتہ کیا چلا کہ افراد کثیر ہیں، لیکن آگے تاء سے کیا پتہ چلا کہ فرد ایک ہے؟ تو جواب، جواب کہ وحدت جو ہے وہ دو قسم پر ہے: ایک وحدتِ حقیقی اور ایک وحدتِ مجازی۔ وحدتِ حقیقی وہ ہے جس کا ایک ہی فرد ہوتا ہے، وہاں کسی بھی لحاظ سے کثرت نہیں ہوتی۔ اور وحدتِ مجازی اس میں افراد کثیر ہوتے ہیں لیکن ان میں وحدت ہوتی ہے بایں لحاظ کہ وہ ایک ہی جنس ہوتے ہیں، یا ایک ہی نوع ہوتے ہیں، یا ایک ہی صنف ہوتے ہیں۔
تو وحدت کتنی قسم پر؟ دو۔ ایک وحدتِ حقیقی اور ایک وحدتِ مجازی۔ وحدتِ حقیقی وہ جس کا فرد بھی ایک ہوتا ہے، جیسے واحدِ فردی، واحدِ فردی ایک فرد ہو، واحدِ شخصی ایک شخص ہو بھئی، ایک فرد ہو۔ تو اس میں کثرت نہیں ہے، یہ حقیقت میں کیا ہے؟ واحد ہے، ایک فرد ہے۔ اور ایک وحدتِ مجازی ہے۔ وحدتِ مجازی میں افراد کثیر ہوتے ہیں لیکن ان سب میں وحدت ہوتی ہے، وہ سب ایک ہوتے ہیں بایں لحاظ کہ ان کی جنس ایک ہے، بایں لحاظ کہ ان کی جنس ایک ہے، یا ان کی نوع ایک ہے، یا ان کی صنف ایک ہے۔ جیسے دیکھو انسان، گائے، بیل، بکری وغیرہ۔ دیکھو یہ کثیر ہیں، لیکن ان سب میں وحدت ہے بایں لحاظ کہ ان کی جنس ایک ہے۔ یہ سب ان کی جنس حیوان ہے، انسان، گائے، بیل، بکری وغیرہ سب کیا ہیں؟ حیوان۔ تو دیکھو سب کی جنس ایک ہے۔ تو یہ ہے وحدتِ مجازی۔ وحدت تو ہے لیکن حقیقت میں وحدت نہیں ہے بلکہ مجازاً ہے۔ وحدت ہے بایں لحاظ کہ جنس ایک ہے، اور کثرت ہے بایں لحاظ کہ افراد کیا ہیں؟ کثیر ہیں بھئی۔ اسی طرح وحدتِ نوعی ہے: انسان کے افراد زید، عمر، بکر، خالد وغیرہ افراد کثیر ہیں لیکن ان میں وحدت ہے بایں لحاظ کہ ان سب کی نوع ایک ہی ہے، یہ سب انسان ہیں۔ یا وحدتِ صنفی: جیسے میں کہتا ہوں پاکستانی، اس کے افراد بہت سارے لیکن بایں لحاظ ان میں وحدت ہے، یہ ایک ہیں کہ ان کی صنف ایک ہے۔
تو معلوم ہوا وحدت گویا چار قسم پر ہو گئی: ایک وحدتِ فردی یا شخصی کہیں، اور ایک وحدتِ جنسی، اور ایک وحدتِ نوعی، اور ایک وحدتِ صنفی۔ اور وحدتِ فردی کی صرف منافات ہے الف لام جنسی کے ساتھ، جبکہ باقی تین قسمیں جو ہیں وحدت کی وحدتِ جنسی، نوعی اور صنفی اس میں اور جنس میں کوئی منافات نہیں۔ کیونکہ وحدتِ جنسی ہو، نوعی ہو یا صنفی، ان میں بھی کثرت ہوتی ہے، اور اسی طرح الف لام جو جنسی ہے وہ بھی کس پر دلالت کرتا ہے؟ کثرت پر، تو ان دونوں میں کوئی منافات نہیں ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اور پھر اس کی مزید وضاحت کی صاحبِ جامی نے اور بتلایا کہ جنس اور وحدت میں کوئی منافات نہیں۔ اس لیے جنس وحدت کے ساتھ موصوف ہو جاتی ہے، کہتے ہیں یہ جنس ایک ہے، یہ جنس ایک ہے۔ اور اسی طرح واحد جو ہے وہ جنسیت کے ساتھ موصوف ہو جاتا ہے، کہتے ہیں یہ واحد جنس ہے، یہ واحد۔ دیکھا اس واحد کو متصف کر دیا جنس ہونے کے ساتھ۔ میں نے یہاں پر آپ کو حمل کے بارے میں بتلایا تھا۔ حمل دیکھو...
یہ جو مبتدا اور خبر ہیں، جو دو مثالیں ذکر کیں: هٰذَا الْجِنْسُ وَاحِدٌ، یہ وَاحِدٌ کا حمل کیا کس پر؟ هٰذَا الْجِنْسُ پر، اور یا کہا ذٰلِكَ الْوَاحِدُ جِنْسٌ، جِنْسٌ کا حمل کیا کس پر؟ ذٰلِكَ الْوَاحِدُ پر۔ یہ حمل کیا جا رہا ہے، ایک ہے مبتدا اور دوسرا ہے خبر، اور خبر کا حمل ہوتا ہے کس پر؟ مبتدا پر۔ اور حمل کسے کہتے ہیں؟ میں نے آپ کو تعریف لکھوائی تھی: اَلْحَمْلُ هُوَ اتِّحَادُ الْمُتَغَايِرَيْنِ ذِهْنًا فِي الْخَارِجِ۔ دو ایسی چیزیں جو ذہن میں تو جدا جدا ہیں، الگ الگ ہیں، خارج میں ان کا مل جانا، ایک ہی چیز میں اکٹھے ہو جانا، اس کو کہتے ہیں حمل بھئی۔ مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں: زَيْدٌ عَالِمٌ۔ دیکھو زَيْدٌ کا اور معنی ہے، زید ایک شخص کا نام ہے؛ عَالِمٌ کا اور معنی ہے، اس کا معنی ہے علم والا، جاننے والا۔ تو جب میں نے کہا زَيْدٌ عَالِمٌ، زَيْدٌ مبتدا ہے اور عَالِمٌ اس کی خبر، تو عَالِمٌ کا میں نے حمل کیا کس پر؟ زید پر۔ تو دو الگ الگ چیزیں تھیں لیکن خارج میں ان دونوں کا اتحاد آ گیا، یعنی وہ جو خارج میں وہ جو زید ہے، وہی کیا ہے؟ عالم۔ تو وہی ذات زید کی ہے اور وہی ذات کس کی ہے؟ عالم کی ہے، تو زید اور عالم دیکھو متحد ہو گئے، اکٹھے ہو گئے ایک ہی ذات میں۔ اس کو کیا کہتے ہیں؟ حمل، حمل کہتے ہیں۔
تو یہ جو ہم جب بھی مبتدا اور خبر ذکر کرتے ہیں، یہ جو مبتدا ہوتا ہے یہ اور چیز ہوتی ہے، خبر اور چیز، ان دونوں کو ہم کیا کر دیتے ہیں؟ اکٹھا کر دیتے ہیں، یعنی خارج میں کہ یہ دونوں اکٹھے ہیں، ایک ہی ذات میں اکٹھے ہو گئے ہیں، ایک ہی ذات پر یہ دونوں بولے جا رہے ہیں۔ تو یہاں پر بھی دیکھو: هٰذَا الْجِنْسُ وَاحِدٌ، جنس پر حمل کیا کس کا؟ واحد کا، معلوم ہوا وہی جنس وہی کیا ہے؟ واحد بھی ہے۔ اور اسی طرح وَذٰلِكَ الْوَاحِدُ جِنْسٌ، ذٰلِكَ الْوَاحِدُ پر کس کا حمل کیا؟ جنس کا، تو معلوم ہوا وہی واحد بھی ہے اور وہی جنس بھی ہے، دونوں وحدت اور جنس اکٹھی ہو گئیں بھئی۔
اور پھر آخر میں انہوں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہاں پر یہ جو الف لام ہے اس کو الف لام جنسی بنایا ہم نے، لیکن اگر آپ چاہیں تو اس کو الف لام عہدِ خارجی پر بھی محمول کر سکتے ہیں۔ اس پر سوال پیدا ہوا کہ الف لام عہدِ خارجی تو وہ ہے جس کے ذریعے کسی متعین فرد یا افراد کی طرف اشارہ کیا جائے، تو الكلمة کا ترجمہ ہوگا وہ کلمہ، جیسے رَجُلٌ اور اَلرَّجُلُ۔ اَلرَّجُلُ کا کیا ترجمہ؟ وہ آدمی، دیکھا معلوم ہوا کسی خاص مرد کی طرف اشارہ ہے۔ تو یہاں بھی اگر الكلمة میں الف لام عہدِ خارجی بنائیں تو معنی ہوگا وہ کلمہ، یعنی کسی خاص کلمے کی طرف اشارہ ہے جو پیچھے گزر چکا۔ اور یہاں تو پیچھے کوئی کلمہ کا لفظ نہیں گزرا کہ جس کی طرف اشارہ ہو جائے اور سننے والا سمجھ جائے۔ کہتے ہیں بھئی اس کے ذریعے اشارہ ہو جائے گا وہ جو کلمہ جو نحویوں کی زبان پر جاری ہوتا ہے، وہ جو نحوی آپس میں ایک دوسرے سے ذکر کرتے ہیں، ایک دوسرے کو بتلاتے ہیں کہ بھئی یہ لفظ یہ کیا ہے؟ کلمہ ہے، اور کلمہ تین قسم پر ہوتا ہے: اسم، فعل اور حرف۔ تو وہ جو نحوی الكلمة كَلِمَةٌ کا لفظ ذکر کرتے ہیں اپنی زبانوں پر، اس کی طرف اشارہ کر دیا کہ وہ والا کلمہ جو نحویوں کی زبان پر جاری ہوتا ہے، آگے پھر اس کی تعریف کر دی۔
اس پر پھر اشکال ہوتا ہے کہ یہاں تو نحویوں کا ذکر ہی نہیں آیا۔ جب نحویوں کا ذکر نہیں تو ان کی زبان پر جاری ہونے والے کلمے کا ذکر بھی نہیں آیا۔ جب اس کا ذکر بھی نہیں آیا تو الف لام کے ذریعے اس کی طرف اشارہ کیسے ہو گیا؟ ایک چیز متعین ہی نہیں ہوئی۔ ایک دفعہ ایک چیز آ جائے تو متعین ہو جاتی ہے، مثلاً میں نے مثال ذکر کی تھی: جَاءَنِي رَجُلٌ أَمْسِ، میرے پاس کل کوئی ایک آدمی آیا تھا۔ رَجُلٌ نکرہ ذکر کیا، لیکن ایک دفعہ جب ذکر کر دیا اب کیا ہو گیا؟ متعین ہو گیا۔ اب میں آپ سے کہتا ہوں: فَأَكْرَمْتُ الرَّجُلَ، پھر میں نے اس آدمی کا اکرام کیا۔ آپ سمجھ گئے کہ نہیں کہ اس آدمی کے ذریعے کس آدمی کی طرف اشارہ ہو رہا ہے؟ وہ جو پہلے ابھی ذکر ہوا تھا نکرہ۔ تو یہاں پر بھی کلمہ کے ذریعے اشارہ ہے وہ والا کلمہ، اس کا تو پیچھے ذکر ہی نہیں آیا، نہ نحویوں کا ذکر ہے نہ نحویوں کی زبان پر آنے والے کلمہ کا ذکر ہے، تو پھر کیسے اشارہ صحیح؟ تو میں نے بتلایا تھا کہ لفظی طور پر اگرچہ ذکر نہیں، نہ نحویوں کا ذکر نہ ان کی زبان پر جاری ہونے والے کلمہ کا ذکر، لیکن معنوی اعتبار سے نحویوں کا ذکر بھی آ چکا اور جب نحویوں کا ذکر آ چکا تو پھر ان کی زبان پر جاری ہونے والے کلمہ کا ذکر بھی آ چکا۔ معنوی طور پر کس طرح آیا؟ کیونکہ یہ کتاب ہے نحو کی، اور جب نحو کی کتاب آپ پڑھ رہے ہیں تو نحویوں کا گویا ذکر آ چکا ہے۔ انہی کی باتیں آپ پڑھ رہے ہیں تو ان کا ذکر آ چکا ہے، اور جب نحویوں کا ذکر آ چکا تو گویا ان کی زبان پر ذکر ہونے والے کلمہ کا ذکر بھی پہلے آ چکا ہے، تو الكلمة کے ذریعے اس کی طرف اشارہ کر دیا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔
اور میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ الكلمة کے اندر یہ جو تاء ہے یہ وحدت کے لیے ہے، لیکن یہ تاء، یہ گول تاء جو ہے تائے مربوطہ، یہ چھ سات معانی کے لیے آتی ہے بھئی، چھ سات معانی۔ کہ کبھی کبھار یہ تاء آئے گی تانیث کے لیے جیسے ضَارِبَةٌ میں ہے؛ کبھی یہ تاء آئے گی تذکیر کے لیے جیسے ثَلَاثَةٌ میں ہے؛ کبھی یہ تاء آئے گی وحدت کے لیے جیسے كَلِمَةٌ میں ہے؛ کبھی یہ تاء جو ہے مبالغہ کے لیے آئے گی جیسے عَلَّامَةٌ میں ہے؛ کبھی یہ تاء مصدر بنانے کے لیے آئے گی یعنی مصدریت کے لیے آئے گی جیسے ضَارِبِيَّةٌ یا فَاعِلِيَّةٌ؛ کبھی کبھار یہ تاء نقل کے لیے آئے گی مِنَ الْوَصْفِيَّةِ إِلَى الْإِسْمِيَّةِ جیسے قَافِيَةٌ؛ اور کبھی کبھار یہ تاء عوض کے لیے آئے گی جیسے عِدَةٌ، اصل میں کیا تھا وَعْدٌ، واو کو حذف کیا اور اس کے عوض آخر میں کیا لے آئے؟ گول تاء لے آئے۔ تو یہ سات معانی کے لیے استعمال ہوتی ہے یہ تائے مربوطہ بھئی۔
آگے سبق دیکھیے بھئی:
لَفْظٌ: اَللَّفْظُ فِي اللُّغَةِ الرَّمْيُ، يُقَالُ: أَكَلْتُ التَّمْرَةَ وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، أَيْ رَمَيْتُهَا، ثُمَّ نُقِلَ فِي عُرْفِ النُّحَاةِ ابْتِدَاءً أَوْ بَعْدَ جَعْلِهِ بِمَعْنَى الْمَلْفُوظِ كَالْخَلْقِ بِمَعْنَى الْمَخْلُوقِ إِلَى مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، مُهْمَلًا كَانَ أَوْ مَوْضُوعًا، مُفْرَدًا كَانَ أَوْ مُرَكَّبًا.
یہاں سے اب صاحبِ کافیہ جو ہے کلمہ کی تعریف شروع کرنے لگے ہیں، کہ اصطلاح میں یعنی نحویوں کے ہاں کلمہ کسے کہتے ہیں۔ تو یاد رکھو ایک ہے کلمہ کا اصطلاحی معنی، وہ جو تعریف ابھی ذکر کریں گے: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ، یہ ہے نحویوں کے نزدیک۔ اور عربی زبان میں کلمہ کسے کہتے ہیں؟ یاد رکھنا۔ یاد رکھو عربی زبان میں کلمہ جملہ مفیدہ کو کہتے ہیں، اور اسی طرح قصیدے کو بھی کہتے ہیں۔ عربی زبان میں کلمہ کسے کہتے ہیں؟ جملہ مفیدہ، جملہ ہو اور جملہ مفیدہ ہو یعنی جس فائدہ دے، جس میں بات پوری ہو۔ چنانچہ قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: ﴿كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا﴾، اللہ کا کلمہ ہی بلند ہے، اللہ کا کلمہ ہی اونچا ہے۔ اور كَلِمَةُ اللَّهِ سے یہاں مراد لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ ہے بھئی۔ تو دیکھو لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ ایک پورا کلام ہے، پورا جملہ مفیدہ ہے اور اس پر کلمہ کا لفظ بولا گیا۔ تو عربی زبان میں کلمہ کسے کہتے ہیں؟ جملہ مفیدہ کو کہتے ہیں۔ اور اسی طرح یہ قصیدے کو بھی کہتے ہیں: شاعر کا جو قصیدہ ہو، بیسیوں اشعار پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کو کلمہ کہہ دیا جاتا ہے۔ مثلاً میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ امرؤ القیس کا قصیدہ، تو میں کہوں گا: كَلِمَةُ امْرِئِ الْقَيْسِ، كَلِمَةُ امْرِئِ الْقَيْسِ۔ یا مثلاً متنبی کے قصیدے کی بات کرنا چاہتا ہوں تو میں آپ سے کہوں گا: كَلِمَةُ الْمُتَنَبِّي۔ تو عربی زبان میں کلمہ کا لفظ جملہ مفیدہ پر بھی بولا جاتا ہے اور شاعر کے قصیدے پر بھی بولا جاتا ہے۔ جبکہ اصطلاح میں وہ تعریف اب صاحبِ کافیہ کرنے لگے ہیں کہ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ، یہ ہے کلمہ نحویوں کے ہاں۔
یہ کلمہ کی تعریف کرنے لگے ہیں۔ یاد رکھو تعریف دو قسم پر ہے: ایک تعریفِ حقیقی ہے اور ایک تعریفِ لفظی۔ تعریفِ حقیقی وہ ہے جس کے ذریعے تحصیلِ صورت ہوتی ہے، اور تعریفِ لفظی وہ ہے جس میں تعیینِ صورت ہوتی ہے یا تفسیرِ صورت ہوتی ہے۔ توجہ ہے؟
بھئی علمِ منطق بڑا پیارا علم ہے۔ اس میں آپ کو بتلایا جاتا ہے کہ کسی چیز کی تعریف کیسے کرنی ہے، تعریف کی شرائط کیا کیا ہیں، اور اس میں کن کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے اور کن کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ تو علمِ منطق میں آپ پڑھتے ہیں کہ تعریف دو قسم پر ہے: ایک تعریفِ حقیقی اور ایک تعریفِ لفظی۔ تعریفِ حقیقی وہ ہے جس کے ذریعے تحصیلِ صورت ہوتی ہے یعنی صورتِ غیر حاصلہ کو حاصل کیا جاتا ہے۔ مثلاً آپ کو پتہ نہیں تھا، طالب علم کو پتہ نہیں کہ الكلمة کسے کہتے ہیں، مثلاً درجہ اولیٰ یا ثانیہ والا طالب علم، اس کو ابھی الكلمة کا پتہ نہیں۔ تو اگر آپ اس کے سامنے الكلمة کہیں گے بھی اس کو سمجھ میں نہیں آئے گا کہ کیا چیز مراد ہے، کیونکہ اسے کلمہ کی صورت ہی حاصل نہیں ہے۔ اسے اس کی یوں کہیں آسان لفظوں میں، اس کی پہچان ہی نہیں ہے بھئی کہ کلمہ کسے کہتے ہیں۔ پھر اس کو کتابوں کے اندر بتلایا جاتا ہے: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ دیکھو پوری پہچان کروائی گئی۔ اب اس کو پتہ چل گیا اچھا کلمہ بامعنی لفظ کو کہتے ہیں، کلمہ بامعنی لفظ کو۔ آسان لفظوں میں وہ لفظ جس کا کوئی معنی ہو بھئی، اس کو کیا کہتے ہیں؟ کلمہ کہتے ہیں۔ دیکھو یہ پہلے اس کو پتہ نہیں تھا، اب اس کو پتہ چل گیا، تو اس کو صورتِ غیر حاصلہ جو ہے وہ حاصل ہو گئی۔ اب جب بھی آپ کلمہ کہیں گے وہ سمجھ جائے گا کہ کیا مراد ہے؟ بامعنی لفظ مراد ہے۔ تو تعریفِ حقیقی جو ہے اس کے ذریعے صورتِ غیر حاصلہ کو حاصل کیا جاتا ہے، اور یہ عموماً جنس اور فصل سے مرکب ہوتی ہے، جنس اور فصل سے۔ سب سے اعلیٰ تعریف: جنس بھی ہو اور فصل بھی ہو بھئی، فصل۔
دوسری تعریفِ لفظی ہے۔ تعریفِ لفظی وہ ہے جس میں تعیینِ صورت ہوتی ہے۔ مثلاً طالب علم کو یہ تو پتہ ہے کہ شیر کو عربی میں اَسَدٌ کہتے ہیں، شیر کی اس کو پہچان ہے، وہ شیر کو جانتا ہے۔ لیکن کتاب میں غَضَنْفَرٌ کا لفظ آیا۔ اب اسے نہیں پتہ یہ غَضَنْفَرٌ کسے کہتے ہیں۔ تو اب آپ اس کو بتلاتے ہیں: اَلْغَضَنْفَرُ أَسَدٌ، غضنفر کیا ہے؟ شیر ہے۔ دیکھا اب اسے پتہ چل گیا کہ غضنفر کسے کہتے ہیں؟ شیر کو۔ لیکن مجھے بتائیے کیا شیر کی اس کو پہلے پہچان تھی یا شیر کا اب اس کو پتہ چلا ہے؟ شیر کی اس کو پہلے ہی پہچان تھی کہ شیر ایک جنگلی درندے کا نام ہے جو بڑا خوفناک درندہ ہے، تو اس کو شیر کی تو پہچان تھی۔ ہاں اس کو یہ پتہ نہیں تھا کہ اس درندے کو غضنفر بھی کہتے ہیں۔ یہ یوں کہو اس کے ذہن میں بہت سارے معانی موجود تھے، ان میں شیر بھی تھا لیکن اسے یہ نہیں تھا پتہ کہ غضنفر کس معنی کے لیے ہے، کس صورت کے لیے غضنفر ہے۔ تو صرف آپ نے تعیین کر کے اس کو بتا دیا کہ اَلْغَضَنْفَرُ أَسَدٌ، غضنفر کس کا نام ہے؟ اَسَدٌ یعنی شیر کا نام ہے بھئی۔ تو کیا اسے کوئی نئی صورت حاصل ہوئی؟ کسی نئی چیز کی پہچان ہوئی؟ نہیں نہیں، اسے اس شیر کی اسے پہلے سے ہی پہچان تھی۔ ہاں صرف تعیین آپ نے کر دی کہ غضنفر کا لفظ اس چیز کے لیے وضع ہے، اس کے لیے مقرر ہے، اور وہ چیز اس کو پہلے سے معلوم تھی۔ صرف اتنا پتہ نہیں تھا کہ غضنفر کس، میرے ذہن میں تو ہزاروں معانی ہیں لیکن پتہ نہیں ان میں سے کس کو غضنفر کہتے ہیں، آپ نے صرف کیا کیا؟ تعیین کر دی۔ یہ نہیں کہ شیر کا اس کو پتہ ہی نہیں تھا آپ نے پھر شیر کی اس کو پہچان کروائی کہ ایک جنگلی درندہ ہوتا ہے، جنگل میں رہتا ہے، ایسے اس کے پنجے ہوتے ہیں، چیرنے پھاڑنے والا ہوتا ہے، نہیں نہیں یہ سب چیزیں اس کو پہلے پتہ تھیں۔ تو یہاں تحصیلِ صورت نہیں ہے، کوئی نئی صورت حاصل نہیں ہوئی، صرف کیا ہوئی ہے؟ تعیینِ صورت ہوئی ہے کہ غضنفر کا لفظ وہ اس صورت کے لیے متعین ہے بھئی۔ اور الكلمة کی جو آپ نے تعریف کی تھی وہاں باقاعدہ تحصیلِ صورت ہوئی تھی بھئی، طالب علم کو پتہ ہی نہیں تھا کہ الكلمة کسے کہتے ہیں بھئی، تو آپ نے پوری تعریف کی لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ کے ذریعے بھئی۔ تو تعریفِ حقیقی میں کیا کیا جاتا ہے؟ صورتِ غیر حاصلہ کو حاصل کیا جاتا ہے، اور تعریفِ لفظی کے اندر صرف تعیینِ صورت ہوتی ہے کہ یہ لفظ اس صورت کے لیے وضع کیا گیا ہے، وہاں کوئی نئی صورت انسان کو حاصل نہیں ہوتی بھئی۔
تو اب یہ جو تعریفِ حقیقی ہے، یہ عموماً جنس اور فصل پر مشتمل ہوتی ہے۔ کس پر؟ جنس اور فصل پر مشتمل ہوتی ہے۔ بلکہ اس سے پہلے مُعَرِّف اور مُعَرَّف کو بھی سمجھ لیں۔ یاد رکھو جس چیز کی تعریف کی جائے اس کو کہتے ہیں مُعَرَّف، اور جو تعریف ہے اس کو کہتے ہیں مُعَرِّف۔ مُعَرَّف جس کی پہچان کروائی گئی، اور مُعَرِّف جس نے پہچان کروائی، جو پہچان کروانے والی ہے یعنی تعریف۔ مثلاً میں نے کہا: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ کس کی پہچان کروائی میں نے آپ کو؟ الكلمة کی، تو کلمہ ہوا مُعَرَّف، اسمِ مفعول کا صیغہ ہے جس کی پہچان کروائی گئی یا یوں کہو جس کی تعریف کی گئی، جس کی تعریف کی گئی۔ تو الكلمة کی پہچان کروائی وہ ہے مُعَرَّف، اور کس چیز نے الكلمة کی پہچان کر...
تعارف کروائی آپ کو؟ تعریف نے، کس نے؟ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ اس نے پہچان کروائی تو یہ ہے مُعَرِّف۔ تو تعریف اور مُعَرِّف کا ایک معنی، اور مُعَرَّف جس کی تعریف کی جائے۔ مُعَرِّف اور مُعَرَّف کا فرق سمجھ میں آ گیا؟ مُعَرَّف جس کی تعریف کی جائے، مُعَرِّف جو تعریف کی جائے۔ تو مُعَرِّف کہہ لو یا تعریف کہہ لو ایک ہی بات ہے۔ اب یاد رکھو یہ جو تعریف ہے اس کو جامع مانع ہونا چاہیے۔
جامع مانع ہونا چاہیے۔ یا دوسرا لفظ استعمال کر لو: تعریف کو مُطَّرِد و مُنْعَكِس ہونا چاہیے۔ مُطَّرِد، طا ظا بھئی طا ہے۔ مُطَّرِد و مُنْعَكِس ہونا چاہیے۔ مُطَّرِد و مُنْعَكِس کا بھی وہی معنی: جامع مانع۔ مُطَّرِد کا معنی جامع، مُنْعَكِس کا معنی مانع۔ تو تعریف کو کیا ہونا چاہیے؟ جامع مانع۔ یا کوئی آپ سے کہہ دے تعریف کو کیا ہونا چاہیے؟ مُطَّرِد و مُنْعَكِس ہونا چاہیے، ایک ہی بات ہے بھئی۔
جامع کا معنی یہ ہے کہ جس چیز پر بھی مُعَرَّف صادق آئے اس پر تعریف کو بھی صادق آنا چاہیے۔ جس جس چیز پر مُعَرَّف صادق آ رہا ہے ان سب پر تعریف بھی صادق آنی چاہیے۔ مثلاً میں نے تعریف کی: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ یہ کلمہ کی تعریف ہے اور کلمہ کے افراد کیا ہیں؟ اسم، فعل اور حرف۔ تو یہ جو لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ ہے یہ اسم پر بھی صادق آنا چاہیے، اور نیز یہ فعل پر بھی صادق آنا چاہیے، نیز یہ حرف پر بھی صادق آنا چاہیے۔ کیونکہ یہ ان پر کلمہ صادق آ رہا ہے۔ اسم بھی کیا ہے؟ کلمہ۔ فعل بھی کیا ہے؟ کلمہ۔ حرف بھی کیا ہے؟ کلمہ۔ تو ان سب پر مُعَرَّف صادق آ رہا ہے، اور جن پر مُعَرَّف صادق آئے ان پر تعریف بھی صادق آنی چاہیے۔ تو پھر ہم کہیں گے یہ تعریف کیا ہے؟ جامع ہے، اس نے اپنے تمام افراد کو جمع کر لیا، سب کو گھیر لیا۔
اور نیز تعریف کو مانع ہونا چاہیے، یعنی کوئی اور چیز جس پر مُعَرَّف صادق نہیں آ رہا وہ اس کے اندر داخل نہ ہو، وہ اس کے اندر داخل نہ ہو۔ ایک چیز ہے اس پر کلمہ تو صادق نہیں آ رہا تھا، وہ کلمہ نہیں ہے، لیکن تعریف کے اندر وہ بھی داخل ہو رہا ہے۔ تو ہم کہیں گے یہ تو آپ کی تعریف مانع نہیں، اس میں تو غیرِ کلمہ بھی داخل ہو گیا۔ آپ تو تعریف کس کی کر رہے تھے؟ کلمہ کی، تو صرف کلمہ کے افراد پر یہ صادق آنی چاہیے، غیرِ کلمہ کو اس کے اندر داخل نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن آپ نے ایسے الفاظ بول دیے کہ وہ غیرِ کلمہ پر بھی یہ تعریف صادق آ رہی ہے اور وہ بھی اس کے اندر داخل ہو رہا ہے، تو کہیں گے یہ تعریف مانع نہیں ہے۔
دوسری چلو آسان مثال سے سمجھ لو۔ جیسے مثلاً میں آپ سے کہتا ہوں کہ پاکستانی کی تعریف کریں۔ پاکستانی آدمی کس کو کہتے ہیں؟ تو آپ کہتے ہیں: پاکستانی وہ ہے جو پاکستان میں رہتا ہو، ہندوستان میں رہتا ہو، اور اسی طرح افغانستان میں رہتا ہو۔ تو یہ آپ کی تعریف مانع نہیں ہے بھئی، اس میں تو غیرِ پاکستانی بھی داخل ہو گئے۔ ہندوستان والے تو پاکستانی نہیں، اسی طرح افغانستان والے تو پاکستانی نہیں۔ تو وہ بھی آپ نے کیا تعریف کی؟ میں نے تعریف کس کی پوچھی؟ پاکستانی کی، اور اس میں کون داخل ہو گئے؟ ہندوستانی اور افغانی بھی داخل ہو گئے۔ وہ پاکستانی نہیں، ان پر یہ مُعَرَّف صادق نہیں آ رہا، لیکن تعریف ان پر صادق آ رہی ہے کیونکہ آپ نے کیا کہا جو کہاں رہتے ہوں؟ پاکستان، ہندوستان اور افغانستان میں، تو یہ آپ کی تعریف مانع نہیں، اس میں غیرِ پاکستانی داخل ہو رہے ہیں۔
تو تعریف کو مانع ہونا چاہیے۔ اور نیز تعریف کو جامع بھی ہونا چاہیے۔ یعنی یہ نہ ہو کہ مُعَرَّف کے بعض افراد اس سے رہ جائیں، اس میں داخل نہ ہوں۔ مثلاً میں نے آپ سے پوچھا: پاکستانی آدمی کسے کہتے ہیں؟ تو آپ نے کہا: جو لاہور میں، کراچی میں، کوئٹہ میں اور پشاور میں رہتے ہوں۔ اب مجھے بتائیے پاکستانی صرف انہی شہروں میں رہتے ہیں یا اور شہروں میں بھی رہتے ہیں؟ اور شہروں میں بھی رہتے ہیں۔ تو یہ آپ کی تعریف جامع نہیں، اس نے تمام افرادِ پاکستانی کا احاطہ نہیں کیا۔ لہٰذا تعریف تو ایسی ہو جو اپنے تمام افراد کا احاطہ کر لے، اور غیر جو ہیں اس کے اندر داخل نہ ہوں بھئی۔ اب آپ سے پوچھے پاکستانی کسے کہتے ہیں؟ تو اب آپ تعریف کرتے ہیں کہ پاکستانی وہ ہے جو پاکستان میں رہتے ہیں۔ دیکھا اب صرف پاکستانی اس کے اندر داخل ہو گئے، تو غیر بھی داخل نہیں اور نیز تمام افراد اس میں آ گئے چاہے وہ کسی بھی شہر میں رہتا ہو پاکستان کے یا کسی بھی گاؤں میں رہتا ہو، سب اس کے اندر داخل ہو گئے۔ تو تعریف کو کیا ہونا چاہیے؟ جامع بھی اور مانع بھی۔
اور یہ تعریف جو ہے عموماً جنس اور فصل سے مرکب ہوتی ہے۔ جنس، جنس میں مُعَرَّف بھی داخل ہو جاتا ہے اور غیرِ مُعَرَّف بھی، اور پھر فصل کے ذریعے غیر کو نکالا جاتا ہے۔ جیسے انسان کی تعریف کیا ہے؟ حیوانِ ناطق۔ دیکھو حیوان جنس ہے اور ناطق فصل ہے۔ حیوان کہا تو اس میں انسان بھی داخل، اور انسان کے ساتھ گائے، بیل، بکری باقی حیوانات بھی داخل ہو گئے۔ جنس جو ہوتی ہے وہ عام ہوتی ہے، اس میں عموم ہوتا ہے۔ اور پھر آگے فصل لے کر آئے ہم: ناطق بھئی، جو نطق والا ہے، ناطق ہے۔ تو اس سے باقی تمام حیوانات خارج ہو گئے۔ تو تعریف جنس اور فصل پر مشتمل ہوتی ہے۔ جنس میں غیرِ مُعَرَّف بھی داخل ہو جاتا ہے اور پھر فصل کے ذریعے غیرِ مُعَرَّف کو تعریف سے نکال دیا جاتا ہے۔
تو الكلمة کی تعریف بھی اسی طرح ہے: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ دیکھو اس میں لَفْظٌ جو ہے وہ جنس کے درجے میں ہے، اور وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ یہ فصل کے درجے میں ہے۔ لَفْظٌ جنس کے درجے میں ہے کہ دیکھو کلمہ آسان لفظوں میں کلمہ کہتے ہیں بامعنی لفظ کو، لیکن لفظ وہ تو عام ہے چاہے اس کا کوئی معنی ہو یا معنی نہ ہو۔ تو کلمہ کے اندر لفظ جو ہے یہ جنس کے درجے میں ہے۔ یہ جب لفظ کہا تو اس میں مہمل بھی داخل ہو گئے۔ مہمل وہ لفظ جس کا کوئی معنی نہ ہو بھئی۔ وہ لفظ جس کا کوئی معنی نہ ہو اس کو مہمل کہتے ہیں، اور یہ آپ بھی کبھی کبھار کلام میں استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً آپ کا کوئی ساتھی آپ کے پاس آتا ہے اور آپ اسے کہتے ہیں کہ پانی وانی پیو گے بھئی؟ اب دیکھو یہ پانی کا تو معنی ہے لیکن یہ وانی کیا ہے؟ بے معنی لفظ ہے، مہمل لفظ ہے جس کو آپ نے جوڑ دیا ساتھ۔ یا اسی طرح آپ کا ساتھی آیا آپ اس کو کہتے ہیں روٹی شوٹی کھائیں گے؟ تو روٹی کا تو معنی ہے لیکن یہ شوٹی کا لفظ جو آپ نے ساتھ میں جوڑ دیا یہ کیا ہے؟ بے معنی ہے یعنی مہمل ہے۔
تو جب کہا اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ، تو لَفْظٌ یہ جنس کے درجے میں ہے۔ اس کے اندر ہر طرح کے لفظ داخل ہو گئے، چاہے وہ مہمل ہوں چاہے وہ موضوع ہوں یعنی ان کا کوئی معنی ہو، یا اسی طرح چاہے وہ مفرد ہوں چاہے مرکب ہوں۔ تو اس میں مہملات بھی داخل ہو گئے، موضوعات بھی داخل ہو گئے، مفردات بھی داخل ہو گئے اور مرکبات بھی داخل ہو گئے، کس میں؟ لَفْظٌ میں۔ چاہے لفظ جیسا بھی ہو، چاہے مہملات میں سے ہو، چاہے موضوعات میں سے ہو یعنی کسی معنی کے لیے وضع کیا گیا ہو، چاہے مفردات میں سے ہو، چاہے مرکبات میں سے ہو، تمام الفاظ اس کے اندر داخل ہو گئے۔ پھر آگے کہا: وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ تو وُضِعَ یہ بھی فصل کے درجے میں، لِمَعْنًى یہ بھی فصل کے درجے میں، اور مُفْرَدٍ یہ بھی کیا ہے؟ فصل کے درجے میں۔ تو جنس بھی ذکر ہوئی اور تین فصلیں ذکر ہو گئیں۔
تو جب کہا لَفْظٌ تو اس میں ہر طرح کے لفظ داخل ہوئے۔ پھر جب کہا وُضِعَ تو مہملات نکل گئے، کیونکہ مہمل کے اندر وضع نہیں ہوتی۔ وضع میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ آگے شارح جامی بھی ذکر کریں گے: وضع کہتے ہیں ایک چیز کو دوسری چیز کے لیے مقرر کرنا کہ ایک چیز سے دوسری چیز کا علم ہو جائے، ایک چیز سے دوسری چیز کا علم ہو جائے، اس کو وضع کہتے ہیں۔ دیکھو یہ جو میں تقریر کر رہا ہوں، میں بولتا جا رہا ہوں اور آپ سمجھتے جا رہے ہیں، کیونکہ آپ جانتے ہیں اردو زبان میں یہ والے الفاظ کس معنی کے لیے وضع ہیں، کس معنی کے لیے مقرر ہیں۔ مثلاً میں نے کہا گلاس، دیکھو پانی پینے والے ایک برتن کی صورت فوراً آپ کے ذہن میں آ گئی کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اردو میں گلاس کا لفظ اس برتن کے لیے مقرر ہے، وضع ہے۔ اسی طرح دیکھو میں الفاظ ذکر کرتا جاؤں گا اور آپ ان کے معنی سمجھتے جائیں گے: مثلاً میں کہتا ہوں بارش، پہاڑ، آبشار، بادل، زمین، سردی، گرمی، بہار، خزاں، صبح، شام۔ دیکھا میں جو جو لفظ بولتا جا رہا ہوں آپ اس کا معنی سمجھتے جا رہے ہیں، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اردو زبان میں یہ لفظ اس معنی کے لیے وضع ہے یعنی مقرر کیا گیا ہے۔
تو جب وضع کا لفظ آیا تو اس سے مہملات نکل گئے، کیونکہ ان میں وضع نہیں ہوتی۔ اور جب معنی کی قید آئی تو اس صورت میں حروفِ تہجی اس سے نکل گئے بھئی۔ حروفِ تہجی جو الف، با، تا، ثا آپ پڑھتے ہیں وہ اس سے نکل گئے، کیونکہ ان میں وضع تو ہے، ان کو مختلف آوازوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے لیکن ان کا مقصد ترکیب ہے، ترکیب ہے، معنی نہیں۔ یہ حروفِ تہجی بھئی حروفِ تہجی الف، با، تا، ثا، کیا ان کا کوئی معنی ہے؟ نہیں، ان کو معنی کے لیے مقرر نہیں کیا گیا، وضع نہیں کیا گیا، ان کو مختلف آوازوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے، یہ مختلف آوازوں پر دلالت کرتے ہیں۔ اور مقصد ان کا یہ ہے کہ ان کو جوڑ کر الفاظ کو لکھا جاتا ہے۔ مثلاً آپ زید لکھنا چاہتے ہیں تو آپ نے دیکھا زید میں زا کی آواز ہے، تو آپ نے زا لکھی، پھر آگے یا کی آواز ہے اور پھر دال کی، تو آپ نے زا، یا اور دال کو جوڑا اور زید کا لفظ لکھ لیا۔ تو یہ جو حروفِ تہجی ہیں یہ مختلف آوازوں پر کیا کرتے ہیں؟ دلالت کرتے ہیں، الف، با، تا، ثا، جیم، حا، خا، دیکھو ہر ایک کی الگ الگ آواز ہے۔ کسی زبان والے جو الفاظ بولتے ہیں، وہ جس طرح کی آوازوں کے ساتھ ان لفظوں کو ادا کرتے ہیں، اس کے مطابق یہ حروفِ تہجی مقرر کیے گئے ہیں بھئی۔ تو یہ جو حروفِ تہجی ہیں یہ مختلف آوازوں پر دلالت کرتے ہیں اور مقصد کیا ہوتا ہے کہ ان کو جوڑ کر الفاظ بنائے جائیں، الفاظ کو لکھا جائے۔ چنانچہ آپ کو بھی بعض اوقات استاد کوئی بات لکھوا رہا ہوتا ہے، نیا لفظ آتا ہے جو اس سے پہلے آپ نے پڑھا ہی نہیں کہیں پر، سنا بھی نہیں ہے اس سے پہلے، لیکن پھر بھی آپ اس کو لکھ لیتے ہیں یا نہیں؟ ان آوازوں کے مطابق حروف کو جوڑ کر وہ والا لفظ آپ لکھ لیتے ہیں بھئی۔ تو یہ جو حروفِ تہجی ہیں ان کا مقصد کیا ہے؟ ان کو جوڑ کر مختلف الفاظ کو لکھا جا سکے، زید کیسے لکھنا ہے، بکر کیسے لکھنا ہے، خالد کیسے لکھنا ہے، جیسے۔ تو دیکھو جیسی آواز سے یہ لفظ ادا ہوتا ہے، وہی والے حروف آپ ملا کر لکھ لیتے ہیں۔ مثلاً خالد لکھنا ہے تو خالد کے شروع میں خا کی آواز ہے، پھر الف ہے، پھر اس کے بعد لام کی آواز ہے، پھر دال کی، تو انہی حروف کو آپ جوڑتے ہیں اور خالد لکھ لیتے ہیں۔
تو جب کہا اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى، کلمہ ایسا لفظ جس کو وضع کیا گیا ہو کسی معنی کے لیے، تو حروفِ تہجی معنی کی قید سے نکل گئے کیونکہ حروفِ تہجی کو تو معنی کے لیے وضع نہیں کیا گیا، ان کو تو ترکیب کے لیے، ترکیب کا معنی جوڑنا آپس میں، ان کو تو آپس میں جوڑنے کے لیے وضع کیا گیا ہے کہ ان کو جوڑ کر الفاظ لکھے جائیں۔
اس کے بعد جب آگے مفرد کی قید آئی، تو مفرد قید کے ذریعے مرکبات نکل گئے بھئی، مفرد کے ذریعے مرکبات نکل گئے۔ تو دیکھا تو اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ اس میں لفظ کیا تھا، کس کے درجے میں ہے؟ جنس کے درجے میں۔ اور وُضِعَ اس سے مہملات نکل گئے یہ بھی فصل ہے، لِمَعْنًى یہ بھی فصل ہے اس کے ذریعے حروفِ تہجی نکل گئے، اور مُفْرَدٍ کی قید کے ذریعے مرکبات نکل گئے۔ تو گویا ایک جنس ہے اور تین فصلیں ہیں اس تعریف کے اندر۔ تو ہر تعریف مشتمل ہوتی ہے جنس اور فصل پر، بات سمجھ میں آ گئی۔
یہ کافیہ کی متن کی تشریح مختصراً ہو گئی۔ کافیہ کا متن کیا گزر گیا؟ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ۔ اب اسی کی خوب تفصیل کریں گے شارح جامی بھئی۔ تو آگے وہ کہتے ہیں: لَفْظٌ: اَللَّفْظُ فِي اللُّغَةِ الرَّمْيُ، يُقَالُ: أَكَلْتُ التَّمْرَةَ وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، أَيْ رَمَيْتُهَا.
اچھا بھئی پہلے اس کو سمجھ لیں بھئی۔ بھئی دیکھیے عربی زبان میں لَفْظٌ جو ہے اس کا معنی ہے پھینکنا، پھینکنا۔ چنانچہ عربی زبان میں کہتے ہیں: أَكَلْتُ التَّمْرَةَ وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ۔ أَكَلْتُ التَّمْرَةَ میں نے کھجور کھائی، وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، نَوَاةٌ گٹھلی کو کہتے ہیں، وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ اور میں نے گٹھلی پھینک دی۔ تو کیا کہتے ہیں عربی زبان میں؟ أَكَلْتُ التَّمْرَةَ وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، میں نے کھجور کھائی اور گٹھلی پھینک دی۔ تو دیکھا پھینکنے کے لیے کیا لفظ ہے؟ لَفَظْتُ، لَفَظْتُ میں نے پھینک دی۔ تو معلوم ہوا لَفْظٌ کا کیا معنی ہے عربی زبان میں؟ پھینکنا، پھینکنا۔
تو یہاں پر پھر اعتراض ہوتا ہے کہ دیکھو اَلْكَلِمَةُ ہے مبتدا اور لَفْظٌ ہے اس کی خبر۔ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ، کلمہ کیا ہے؟ لفظ ہے۔ اور لفظ کا عربی زبان میں کیا معنی ہے؟ پھینکنا۔ تو یہ معلوم ہوا یہ مصدر ہے، تو اَلْكَلِمَةُ ہے ذات اور مصدر...
کیا ہے؟ وصف ہے۔ یاد رکھو یہ جو مصدر ہے یہ وصف ہے، اس کا خارج میں اپنا الگ کوئی وجود نہیں ہوتا۔ کھانا، پینا، سونا، جاگنا، چلنا، پھرنا یہ سب مصدر ہیں اور یہ سب اوصاف ہیں، یہ سب کیا ہیں؟ اوصاف ہیں۔ آپ نے کھانا کھایا تو کھانے کا فعل پایا گیا، آپ نے کھانا نہیں کھایا تو کھانے کا فعل بھی نہیں پایا گیا۔ آپ نے پانی پیا تو اَلشُّرْبُ یعنی پینا پایا گیا۔ آپ نے پٹائی کی تو ضرب پائی گئی۔ تو دیکھو یہ جو مصدر ہے اس کا خارج میں اپنا الگ وجود نہیں ہوتا، یہ صفت ہے۔ مثلاً زید نے ضرب لگائی تو ضرب ہے، یہ ضرب زید کی صفت ہے، اس کا اپنا الگ وجود نہیں۔
اور یاد رکھو جو ہمیں خارج میں دکھائی دیتی ہے وہ ہے حاصل بالمصدر۔ مصدر سے جو حالت حاصل ہوئی وہ ہمیں دکھائی دیتی ہے، مصدر دکھائی نہیں دیتا۔ مثلاً مصدر ہے ہنسنا، تو خارج میں ہمیں ہنسنا دکھائی نہیں دیتا۔ آپ کہیں گے ہمیں تو نظر آتا ہے کوئی ساتھی ہنس رہا ہوتا ہے، یاد رکھو وہ مصدر نہیں، مصدر سے جو صورت جو کیفیت حاصل ہوئی وہ حاصل بالمصدر ہے اور آپ کو جو دکھائی دیتی ہے وہ حاصل بالمصدر ہے۔ یعنی آپ کو ہنسنا نہیں دکھائی دیتا، آپ کو ہنسی دکھائی دیتی ہے، تو یہ جو آپ کو نظر آ رہی ہے یہ کیا ہے؟ ہنسی ہے، ہنسنا نہیں۔ ہنسنا مصدر ہے، اس کا خارج میں وجود نہیں ہے، تو حاصل بالمصدر ہمیں دکھائی دیتا ہے۔ اسی طرح دوڑنا، دوڑنا آپ کو خارج میں دکھائی نہیں دیتا، ہاں اس دوڑنے سے جو حالت اور جو صورت حاصل ہوئی یعنی دوڑ، وہ آپ کو دکھائی دیتی ہے، تو خارج میں دوڑنا نظر نہیں آتا بلکہ کیا نظر آتی ہے؟ دوڑ۔ اسی طرح چلنا، خارج میں آپ کو چلنا نہیں نظر آتا بلکہ اس سے جو کیفیت حاصل ہوئی وہ آپ کو دکھائی دیتی ہے یعنی چال۔
تو مصدر جو ہے وصف ہے۔ تو یہاں پر اَلْكَلِمَةُ آیا، اَلْكَلِمَةُ ہے ذات اور آگے لَفْظٌ اس کی خبر آئی، اور لَفْظٌ کیا ہے؟ مصدر ہے، اور مصدر کا تو کوئی خارج میں وجود نہیں ہے کیونکہ مصدر صفت ہے بھئی۔ تو مصدر صفت ہے اور مصدر کا حمل ذات پر نہیں ہو سکتا۔ کیوں نہیں ہو سکتا؟ یہ جو ابھی میں نے تفصیل بیان کر دی، مصدر کا حمل ذات پر نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اگر اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ کو ٹھیک مان لیا جائے تو اس کا مطلب ہے جو اَلْكَلِمَةُ کی ذات ہے وہی کیا ہے؟ لفظ بھی ہے۔ جو اَلْكَلِمَةُ کی ذات ہے وہی کیا ہے؟ لفظ بھی ہے۔ یا دوسری مثال سے سمجھ لو: زَيْدٌ عَدْلٌ، زَيْدٌ عَدْلٌ۔ زید ایک ذات کا نام ہے اور عدل کا معنی ہے انصاف کرنا، تو عدل مصدر ہے اور اس کا حمل کس پر ہو رہا ہے؟ زید پر، اور حمل کا کیا معنی ہوتا ہے؟ کہ خارج میں دو چیزوں کا اکٹھا ہو جانا ایک ہی ذات میں۔ تو معلوم ہوا جو زید ہے وہی عدل بھی ہے، وہی عدل بھی ہے، تو گویا آپ نے تو ذات کو عدل قرار دے دیا، وہی زید بھی ہے اور وہی عدل بھی ہے، حالانکہ عدل وہ تو مصدر ہے اس کا تو خارج میں کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ تو معلوم ہوا مصدر کا حمل ذات پر صحیح نہیں، کیونکہ اگر حمل صحیح مانیں گے تو اس کا تو مطلب ہے مصدر کا خارج میں وجود آ جائے گا، حالانکہ مصدر کا تو خارج میں وجود نہیں ہے۔ تو یہاں بھی اسی طرح اَلْكَلِمَةُ ہے مبتدا اور لَفْظٌ اس کی ہے خبر، اور یہاں مصدر کا حمل ذات پر صحیح نہیں ہے۔
اشکال سمجھ میں آیا؟ تو اس کا جواب آپ کو دیں گے صاحبِ جامی، کہ عربی زبان میں تو لَفْظٌ کا معنی ہے پھینکنا، لیکن یہاں لَفْظٌ سے مراد اصطلاحی معنی ہے جو نحویوں کے ہاں ہے، اور نحویوں کے ہاں لَفْظٌ کہتے ہیں مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ وہ جس پر انسان تلفظ کرے اسے کیا کہتے ہیں؟ لفظ کہتے ہیں۔ یہ جو میں تقریر کر رہا ہوں یہ کیا ہے؟ لفظ ہے بھئی، جس پر میں تلفظ کر رہا ہوں۔ تو عربی زبان میں لفظ کا کیا معنی؟ پھینکنا، اور علمِ نحو کی اصطلاح میں لفظ کا کیا معنی؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، جس پر انسان تلفظ کرے۔ اور یہ جس پر انسان تلفظ کرے وہ لفظ ہے وہ بھی ذات ہے بھئی، وہ بھی کیا ہے؟ ذات ہے۔ تو یہاں پر اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ میں یہ لَفْظٌ سے لغوی لفظ نہیں مراد بلکہ اصطلاحی لفظ مراد ہے یعنی مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، اور وہ بھی ذات ہے، تو اَلْكَلِمَةُ بھی ذات اور لَفْظٌ بمعنی مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ بھی کیا ہے؟ ذات ہے، تو ذات کا ذات پر حمل صحیح ہو جائے گا کہ کلمہ وہ چیز ہے جس پر انسان تلفظ کرتا ہے۔
معلوم ہوا عربی زبان میں لفظ کا معنی ہے پھینکنا اور نحویوں کی اصطلاح میں لفظ کا کیا معنی ہے؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ تو معلوم ہوا اس لفظ کو ایک معنی سے نقل کیا گیا دوسرے معنی کی طرف۔ نحویوں نے کیا کیا؟ اس لفظ کو نقل کر لیا دوسرے معنی کی طرف۔ جیسے صَلَاةٌ کا لفظ ہے عربی زبان میں، صَلَاةٌ کا عربی زبان میں معنی ہے دعا، لیکن پھر بعد میں اصطلاحِ شریعت میں اس کو نقل کر لیا گیا ایک مخصوص عبادت کے لیے جس کو ہم نماز کہتے ہیں، اب اس نماز کو کیا کہا جاتا ہے؟ صَلَاةٌ، تو یہ کیا ہے؟ منقول۔ اسی طرح یہاں پر بھی لفظ کا معنی تو کیا تھا؟ پھینکنا، پھر اس کو نقل کر کے کس معنی میں نحوی استعمال کرنے لگے؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، تو یہ لفظ ہوا منقول بھئی۔ یہ کیا ہے؟ تو یہ منقول ہے، ایک معنی سے دوسرے معنی کی طرف اس کو نقل کر لیا گیا۔
اس میں آپ کو شارح جامی بتائیں گے کہ یہاں دو احتمال ہیں: یا تو لفظ کو براہِ راست نقل کر لیا گیا اس اصطلاحی معنی کی طرف، توجہ ہے؟ لفظ کا پہلا معنی کیا؟ پھینکنا، اور پھر اس کو براہِ راست نقل کر لیا کس معنی میں؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، ایک صورت یہ ہے۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ اس لفظ کو پہلے مَلْفُوْظٌ کے معنی میں کر لیا گیا، کس معنی میں کر لیا؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی میں کر لیا، جیسے آپ جانتے ہیں کہ مصدر کبھی اسمِ فاعل کے معنی میں ہوتا ہے اور کبھی اسمِ مفعول کے معنی میں، جیسے زَيْدٌ عَدْلٌ یہ عَدْلٌ کس معنی میں ہے؟ عَادِلٌ کے معنی میں ہے، تو کبھی مصدر کس معنی میں ہوتا ہے؟ اسمِ فاعل جیسے عَدْلٌ بمعنی عَادِلٌ، اور کبھی مصدر اسمِ مفعول کے معنی میں ہوتا ہے جیسے خَلْقٌ بمعنی مَخْلُوْقٌ کے، خَلْقٌ کا لفظ عربی میں عام استعمال ہوتا ہے بمعنی مَخْلُوْقٌ کے استعمال ہوتا ہے۔ تو معلوم ہوا مصدر کبھی اسمِ فاعل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور کبھی اسمِ مفعول۔ تو یہاں پر بھی لَفْظٌ ہے تو مصدر، معنی تو ہے پھینکنا، لیکن پھر اس کو کس معنی میں کر لیا؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی میں، لفظ کو کس معنی میں کر لیا؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی میں کر لیا۔ تو ایک دفعہ یہ نقل ہوا مَلْفُوْظٌ کے معنی کی طرف، اور پھر دوسری دفعہ یہ نقل ہوا مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف۔ توجہ ہے؟
دو احتمال ذکر کریں گے، یا تو نحویوں نے کیا کیا؟ ابتداءً ہی لفظ کا معنی تھا پھینکنا، اس سے نقل کر لیا کس معنی کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف۔ دوسری صورت کہ براہِ راست نقل نہیں کیا، دو نقلیں آئیں یہاں پر: پہلی دفعہ نقل کیا کس معنی کی طرف؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی کی طرف، اب لفظ بولا اور معنی کیا؟ پھینکنا نہیں، مَلْفُوْظٌ یعنی پھینکی ہوئی چیز، پھینکی ہوئی چیز۔ تو پہلے لفظ کا معنی تھا پھینکنا، پھر اس کو نقل کر لیا کس معنی کی طرف؟ مَلْفُوْظٌ یعنی پھینکی ہوئی چیز، پھر اس لفظ کو دوسری دفعہ نقل کیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ تو دو احتمال ہیں یہاں پر: یا تو لفظ کو براہِ راست مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے معنی کی طرف نقل کیا گیا، یا پہلے اس کو کس معنی میں کیا گیا؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی میں، اور پھر کس معنی میں کیا گیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے معنی میں، تو گویا دو درجوں میں یہ نقل ہوئی۔ ایک صورت میں ایک ہی درجے میں براہِ راست نقل ہوا، اور دوسری صورت میں دو درجوں کے اندر: پہلے لفظ کس معنی میں ہوا؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی میں، اور پھر یہ لفظ جو مَلْفُوْظٌ کے معنی میں تھا اس کو پھر نقل کر لیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف۔ تو دو احتمال ہیں، اور دونوں احتمال جو ہیں ان دونوں کے اندر، ان کو دیکھیں تو بعض اعتبار سے یہ اچھے ہیں، اور دیکھا جائے تو بعض اعتبار سے ان میں خرابی ہے بھئی۔
توجہ ہے؟ تقریر سمجھ میں آ رہی ہے؟ کہ عربی زبان میں لفظ کا کیا معنی؟ پھینکنا۔ پھر نحوی کس معنی میں استعمال کرنے لگے؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ تو یہ جو لغوی معنی سے نقل کیا اصطلاحی معنی کی طرف، تو اس میں یا تو براہِ راست نقل کر لیا ایک ہی دفعہ میں براہِ راست نقل کر لیا گیا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ایک ہی مرتبہ میں نہیں نقل کیا گیا، بلکہ پہلے لفظ کو کس معنی میں کر لیا؟ مَلْفُوْظٌ یعنی پھینکی ہوئی چیز کے معنی میں، اور پھر یہ لفظ جو پھینکی ہوئی چیز کے معنی میں تھا، یہ لفظ جو مَلْفُوْظٌ کے معنی میں تھا، اس کو پھر کس معنی میں کر لیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے معنی میں کر لیا۔ تو یہ جو دو احتمال ہیں دونوں میں دیکھیں تو بعض اعتبار سے یہ اچھے ہیں، اور بعض اعتبار سے ان میں خرابی ہے۔
کس طرح اچھے ہیں اور کیا خرابی ہے دیکھو۔ پہلا احتمال کیا تھا؟ کہ لغوی معنی سے براہِ راست کس معنی کی طرف نقل کر لیا؟ اصطلاحی معنی کی طرف۔ لفظ کا پہلا معنی کیا تھا؟ پھینکنا۔ پھر کیا معنی ہوا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ یعنی یوں کہو جس پر انسان تلفظ کرتا ہے، یعنی جو چیز منہ سے پھینکتا ہے، یعنی منہ سے پھینکی ہوئی چیز۔ یعنی لفظ جس پر انسان کیا کرتا ہے؟ تو پہلا معنی کیا تھا؟ پھینکنا، اور پھر کس معنی میں کر لیا؟ منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ، منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ اس معنی میں کر لیا۔ تو یہاں پر اس اعتبار سے تو یہ اچھا ہے کہ نقل ایک ہی دفعہ پائی گئی، دو یا تین نقلیں نہیں ہیں، ایک ہی دفعہ لفظ کو پھینکنے کے معنی سے اٹھا کر کس معنی میں کر لیا؟ منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ کے معنی میں کر لیا۔ تو نقل ایک دفعہ ہے یا دو دفعہ؟ ایک دفعہ، تو یہاں تعددِ نقل نہیں ہے، تو بایں اعتبار یہ والا احتمال بہتر ہے۔ لیکن اس احتمال میں خرابی بھی ہے، یہ قبیح بھی ہے، بایں اعتبار کہ منقول عنہ اور منقول الیہ کے درمیان مناسبتِ بعیدہ ہے۔
یاد رکھو لفظ کو ایک معنی سے دوسرے معنی کی طرف نقل کیا جائے تو ان میں عموماً مناسبت ہونی چاہیے، کیا ہونی چاہیے؟ ان میں مناسبت ہونی چاہیے۔ یہاں پر بھی، یہاں پر بھی کس لفظ کو نقل کیا گیا؟ لفظ کو، لفظ کو۔ تو یہ ہوا منقول، یہ لفظ کیا ہے؟ منقول۔ اور کس معنی سے نقل کیا گیا؟ پھینکنا، وہ ہوا منقول عنہ، اس سے نقل کیا گیا ہے۔ اور کس معنی کی طرف نقل کیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، تو وہ ہوا منقول الیہ بھئی۔ منقول کسے کہیں گے؟ لفظ کو۔ اور منقول عنہ وہ جو پہلا معنی تھا، اور منقول الیہ، منقول الیہ دوسرا معنی جس کی طرف کیا کیا؟ نقل کیا گیا ہے، توجہ ہے؟ تو لہٰذا تو یہاں نقل ہے، تو منقول عنہ اور منقول الیہ یہ جو دو معنی ہیں ان میں مناسبت ہونی چاہیے۔ اور یہاں مناسبتِ بعیدہ ہے، مناسبتِ بعیدہ ہے، کس طرح مناسبتِ بعیدہ ہے؟ کہ لغوی معنی کیا، منقول عنہ کیا ہے؟ پھینکنا۔ اور منقول الیہ جس معنی کی طرف نقل کیا گیا وہ کیا ہے؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ یعنی آسان لفظوں میں کہو منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ، منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ، یا یوں کہہ لو منہ سے پھینکی ہوئی چیز۔ پہلا معنی کیا تھا؟ پھینکنا، اور دوسرا معنی کیا ہے؟ پھینکی ہوئی چیز، توجہ ہے؟ یا یوں کہہ لو منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ۔ تو پھینکنا سب...
بب ہوتا ہے، اور پھینکی ہوئی چیز وہ مسبب ہوتی ہے۔ آپ نے کوئی چیز پھینکی، تو یہ پھینکنا پایا گیا تو وہ پھینکی ہوئی چیز بھی ہے کوئی۔ آپ نے ایک چیز کو پھینکا، پھینکنے کا فعل ہوگا تو کوئی چیز کیا ہوگی؟ پھینکی ہوئی ہوگی۔ توجہ ہے؟ تو پھینکنا سبب ہوتا ہے کس چیز کا؟ پھینکی ہوئی چیز کا۔ سبب ہے تو مسبب ہے، سبب نہیں تو مسبب بھی نہیں ہے۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح ہے: منقول عنہ معنی کیا ہے؟ پھینکنا، اور منقول الیہ معنی کیا ہے؟ پھینکی ہوئی چیز بھئی۔ تو پھینکنا سبب اور پھینکی ہوئی چیز مسبب۔ گویا سبب کا نام اٹھا کر کس کو دے دیا؟ پھینکی ہوئی چیز کو وہ نام دے دیا۔ تو اس کو کہتے ہیں تَسْمِيَةُ الْمُسَبَّبِ بِاسْمِ السَّبَبِ، مسبب کا نام رکھنا، کون سا نام؟ سبب والا، سبب والا نام کس کو دے دینا؟ مسبب کو۔ توجہ ہے؟ لفظ کا کیا معنی تھا؟ پھینکنا، لیکن یہ نام کس کو دے دیا؟ پھینکی ہوئی چیز کو، یعنی سبب کا نام کس کو دے دیا؟ مسبب کو دے دیا۔ تو یہ تَسْمِيَةُ الْمُسَبَّبِ بِاسْمِ السَّبَبِ کی قبیل سے ہے۔ تو یہ مناسبتِ بعیدہ ہے، قریبہ نہیں ہے۔
اور دوسرا، دوسرا اگر احتمال لے لیں۔ دوسرا احتمال کیا تھا؟ کہ لفظ کو اولاً کس— لفظ کا معنی تھا پھینکنا، پھر اس کو کس معنی میں کر لیا گیا؟ ملفوظ یعنی پھینکی ہوئی چیز کے معنی میں، اور پھر وہ لفظ جو پھینکی ہوئی چیز کے معنی میں تھا پھر اس لفظ کو دوبارہ نقل کر لیا گیا کس معنی میں؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ یعنی منہ سے پھینکی ہوئی چیز کے معنی میں، منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ کے معنی میں۔ یہ طریقہ، یہ بھی من وجہ اچھا ہے اور من وجہ اس میں خرابی۔ اس میں خرابی یہ ہے کہ اس میں تعددِ نقل کا ارتکاب کرنا پڑا، نقل کو دو مرتبہ ماننا پڑا بھئی۔ پہلے لفظ کو نقل کیا ملفوظ کے معنی کی طرف، اور پھر یہ لفظ جو ملفوظ کے معنی میں تھا اس کو نقل کیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، تو نقل کتنی دفعہ پائی گئی؟ دو مرتبہ نقل پائی گئی، اور تعددِ نقل پسندیدہ نہیں، تعددِ نقل پسندیدہ نہیں۔ تو اس میں دو درجے اعتبار کرنا پڑا نقل کے دو درجوں کا۔ تو بایں اعتبار یہ پسندیدہ نہیں، یہ قبیح ہے۔ لیکن بایں اعتبار اس میں حسن ہے، یہ اچھا ہے، کہ اس کے اندر منقول عنہ اور منقول الیہ جو دو معنی ہیں ان میں مناسبتِ قریبہ ہے۔ قریبی مناسبت ہے بھئی، زیادہ مناسبت ہے اس کے اندر۔
یہاں پر کس معنی سے کس معنی کی طرف نقل کیا؟ بھئی مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف نقل کرنا ہے، کس معنی سے نقل کیا؟ وہ لفظ جو ملفوظ کے معنی میں تھا۔ وہ لفظ جو پھینکنے کے معنی میں تھا اس کو نہیں نقل کیا، بلکہ کون سے لفظ کو نقل کیا؟ وہ لفظ جو ملفوظ کے معنی میں ہو چکا ہے اس کو اب نقل کیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف۔ تو یہاں منقول عنہ معنی کیا بنا؟ ملفوظ۔ توجہ ہے؟ بھئی یہاں دو درجے ہیں نقل کے: پہلے لفظ کو کس معنی میں لے لیا؟ ملفوظ، یہ والی نقل کو اب آپ چھوڑ دیں۔ پھر اب یہ لفظ جو کس معنی میں ہے؟ ملفوظ کے معنی میں ہے، اس کو نقل کیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ اب صرف اس نقل پہ نظر رکھیں: لفظ کا معنی کیا؟ منقول عنہ معنی کیا؟ ملفوظ۔ اور منقول الیہ معنی کیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ اب ان دونوں میں مناسبتِ قریبہ ہے، کیونکہ ملفوظ کا بھی کیا معنی؟ پھینکی ہوئی چیز، اور مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کا بھی کیا معنی؟ منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ، تو یہ منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ بھی پھینکی ہوئی چیز ہی ہے۔
تو ملفوظ عام تھا، پھینکی ہوئی چیز، منہ سے پھینکی جائے وہ بھی ملفوظ، ہاتھوں سے پھینکی جائے وہ بھی ملفوظ۔ تو ملفوظ عام تھا، وہ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کو بھی شامل تھا اور اس کے علاوہ اور چیزوں کو بھی شامل تھا، پھر اس میں سے ایک مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے ساتھ اس کو خاص کر دیا۔ یعنی یوں کہو ملفوظ عام تھا، ملفوظ کیا تھا؟ عام تھا، اس میں منہ سے پھینکنا بھی داخل تھا اور ہاتھوں سے پھینکنا بھی، پھر اس لفظ کو جو ملفوظ کے معنی میں ہے اس کو پھر خاص کر دیا کس کے ساتھ؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، یعنی یوں کہو عام کا نام دے دیا خاص کو۔ لفظ کا معنی تو کیا تھا؟ ملفوظ، ملفوظ۔
بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی ایک نقل ہم کر چکے، لفظ کو کس معنی میں نقل کر لیا؟ ملفوظ کے معنی میں۔ بس اب پہلی نقل کو چھوڑ دو۔ پھر یہ جو لفظ جو کس معنی میں ہے؟ ملفوظ کے معنی میں ہے، اس کو نقل کیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف اس کو نقل کیا گیا۔ تو منقول عنہ معنی کیا؟ ملفوظ، اور منقول الیہ جس کی طرف نقل کیا گیا وہ کیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ تو پہلا معنی ہوا ملفوظ اور دوسرا ہوا مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، اور ملفوظ عام ہے، یہ منہ سے پھینکی ہوئی چیز یعنی مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کو بھی شامل ہے اور ہاتھ سے پھینکی ہوئی چیز کو بھی شامل ہے۔ تو ملفوظ عام تھا، اور اسی کی ایک قسم کیا ہے؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، وہ ہے خاص۔ تو عام والا نام کس کو دے دیا؟ خاص کو دے دیا، تو یہ مناسبتِ قریبہ ہے، یہ کیا ہے؟ مناسبتِ قریبہ۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ دو احتمال ہیں یہاں۔
حاصلِ کلام پھر سن لو کہ یہاں پر اشکال یہ ہوا کہ یہ اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ، لَفْظٌ تو مصدر ہے اور مصدر کا حمل تو ذات پر صحیح نہیں۔ تو ملا جامی نے آپ کو بتایا: یہ لَفْظٌ یہاں اصطلاحی معنی میں ہے، یعنی مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے معنی میں ہے۔ لغوی اعتبار سے تو اس کا معنی تھا پھینکنا، پھر اس کو نقل کر لیا گیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف۔ یا تو ایک ہی مرتبہ میں اس کو نقل کر لیا گیا، اور ایک صورت یہ ہے کہ دو مرتبہ میں نقل کیا گیا: پہلے لَفْظٌ کو کس معنی میں کر لیا؟ مَلْفُوْظٌ کے معنی میں، اور پھر اس کو کس معنی میں کر لیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے معنی میں کر لیا۔ تو دو صورتیں، دو احتمال ہیں، اور دونوں کے اندر دیکھا جائے تو بعض اعتبار سے دونوں اچھے ہیں اور بعض اعتبار سے دونوں میں خرابی بھی ہے۔
پہلا طریقہ جس میں براہِ راست نقل کرتے تھے: لَفْظٌ کا معنی تھا پھینکنا، اور اس کو براہِ راست نقل کر لیا کس معنی میں؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کے معنی میں۔ تو یہاں پر تعددِ نقل نہیں ہے، بایں اعتبار یہ احتمال اچھا ہے۔ لیکن دوسرے اعتبار سے اس میں خرابی ہے کہ یہاں پر منقول عنہ معنی جو ہے وہ ہے پھینکنا اور منقول الیہ معنی جو ہے مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، ان دونوں میں زیادہ مناسبت نہیں ہے، مناسبتِ بعیدہ ہے، کیا ہے؟ مناسبتِ بعیدہ ہے۔ یہ کس قبیل سے ہے؟ تَسْمِيَةُ الْمُسَبَّبِ بِاسْمِ السَّبَبِ، لفظ کا معنی تو تھا پھینکنا اور یہ نام کس کو دے دیا؟ پھینکی ہوئی چیز یعنی لفظوں کو دے دیا، تو یہ تَسْمِيَةُ الْمُسَبَّبِ بِاسْمِ السَّبَبِ کی قبیل سے ہے۔
اور اگر دوسرا احتمال لیا جائے کہ لفظ کو پہلے کس معنی میں کیا گیا؟ ملفوظ کے معنی میں، اور پھر اس لفظ کو نقل کیا گیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، تو اس میں بھی من وجہ حسن ہے اور من وجہ قبح ہے۔ قباحت اس میں اس اعتبار سے ہے— یوں کہیں خرابی، خرابی اس میں اس اعتبار سے ہے کہ یہاں دو مرتبہ نقل ہوا ہے، توجہ ہے؟ تو یہاں تعددِ نقل پایا گیا جو پسندیدہ نہیں۔ اور دوسرے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس میں حسن بھی ہے، یہ اچھا بھی ہے بایں اعتبار کہ منقول عنہ اور منقول الیہ ان دونوں معانی میں مناسبتِ قریبہ ہے۔ وہاں تھی مناسبتِ بعیدہ، پہلا معنی کیا تھا؟ پھینکنا، دوسرا معنی کیا ہوا؟ پھینکی ہوئی چیز۔ اور یہاں پر پہلا معنی کیا؟ ملفوظ، ملفوظ پھینکی ہوئی چیز، اور پھر دوسرا معنی کیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، تو ملفوظ والے معنی سے نقل کر لیا کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف نقل کر لیا، تو یہ تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ کی قبیل سے ہے۔ تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ، کس طرح تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ ہے؟ ملفوظ عام تھا، ملفوظ کا کیا معنی؟ پھینکی ہوئی چیز چاہے منہ سے پھینکیں چاہے ہاتھ سے، اور اسی کے اندر منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ بھی شامل تھے یا نہیں؟ وہ بھی پھینکی ہوئی چیز ہے، تو یہ ملفوظ تو عام تھا، تو وہ لفظ جو عام کے لیے تھا وہ کس کو دے دیا؟ خاص کو وہی نام دے دیا: تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ۔ بات یہ سمجھ میں آ رہی ہے نا؟
یہ تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ کی قبیل سے یہ بات سمجھ میں آئی یا نہیں؟ یہ لفظ کس معنی میں تھا؟ ملفوظ کے معنی میں، اور ملفوظ کا کیا معنی؟ پھینکی ہوئی چیز، پھر یہ نام کس کو دے دیا؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ یعنی منہ سے پھینکے ہوئے الفاظ کو یہ نام دے دیا۔ تو پہلا معنی کیا تھا؟ پھینکی ہوئی چیز، اور یہ جو منہ سے الفاظ پھینکے ہیں یہ بھی کیا ہیں؟ پھینکی ہوئی چیز ہی ہیں، تو دونوں میں مناسبتِ قریبہ ہے۔ تو دونوں میں من وجہ حسن بھی ہے اور من وجہ قبح بھی ہے، قبیح کا معنی ہونا— قبیح کا معنی ہے برا ہونا، بدصورت ہونا۔ تو من وجہ دونوں میں حسن بھی ہے دونوں احتمالوں میں، اور من وجہ قبح بھی ہے۔ پہلا طریقہ اچھا ہے کس اعتبار سے؟ کہ اس میں تعددِ نقل نہیں۔ اور اس میں قبح ہے کس اعتبار سے؟ کہ منقول عنہ اور منقول الیہ جو دو معانی ہیں ان کے درمیان مناسبتِ بعیدہ ہے، وہ تَسْمِيَةُ الْمُسَبَّبِ بِاسْمِ السَّبَبِ کی قبیل سے ہے۔ دوسرا طریقہ میں برائی بھی ہے اور اچھائی بھی۔ برائی کس اعتبار سے؟ کہ تعددِ نقل ہے، دو دفعہ نقل کیا گیا۔ اور اچھائی ہے کس اعتبار سے؟ کہ منقول عنہ اور منقول الیہ ان دونوں معانی میں مناسبت ہے بھئی، منقول عنہ کون سا معنی ہے؟ ملفوظ، پھینکی ہوئی چیز، وہ عام تھی، اور مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کیا ہے؟ خاص، تو خاص کو وہی عام والا نام دے دیا۔
نیز تھوڑی سی اور تفصیل یاد رکھیں، کہ تَسْمِيَةُ السَّبَبِ بِاسْمِ الْمُسَبَّبِ اس کو مناسبتِ بعیدہ قرار دیا گیا اور تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ اس کو کیا قرار دیا گیا؟ مناسبتِ قریبہ، توجہ ہے؟ تَسْمِيَةُ الْمُسَبَّبِ بِاسْمِ السَّبَبِ کو مناسبتِ بعیدہ قرار دیا گیا، اور تَسْمِيَةُ الْخَاصِّ بِاسْمِ الْعَامِّ کو مناسبتِ قریبہ قرار دیا گیا، اس کی کیا وجہ ہے؟ وجہ یہ کہ سبب اور مسبب بالکل الگ الگ ہوتے ہیں، ان دونوں میں اتحاد نہیں ہوتا، ان دونوں میں اتحاد نہیں ہوتا۔ مثلاً دیکھو بھئی دیکھو بھئی جیسے یہ نماز کا سبب وقت ہوتا ہے۔ مثلاً عصر کی نماز اس کا سبب عصر کا وقت ہے۔ آج عصر کی نماز آپ ابھی پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کی نماز نہیں ہوگی، کیونکہ ابھی آپ پر نماز کا وجوب ہی نہیں آیا۔ عصر کا وقت آئے گا تو آپ پر عصر کی نماز لازم ہو جائے گی اور پھر آپ ادا کریں گے تو ادا ہوگی، اس سے پہلے عصر کی نماز ادا نہیں کر سکتے۔ تو معلوم ہوا یہ جو نماز کا وقت ہوتا ہے یہ اس نماز کے وجوب کے لیے سبب ہوتا ہے، تو وقت ہے سبب اور نماز کیا ہوئی؟ مسبب۔ اب سبب اور مسبب دونوں الگ الگ چیزیں ہیں، ایک کا حمل دوسرے پر نہیں کر سکتے، ہم یوں نہیں کہہ سکتے: اَلصَّلَاةُ وَقْتٌ، نماز وقت ہے۔ صلاۃ مسبب کو مبتدا بنایا اور وقت کو کیا بنایا؟ خبر: اَلصَّلَاةُ وَقْتٌ، نماز کیا ہے؟ وقت ہے، یہ کہنا صحیح نہیں۔ یا اس کا برعکس کر لیں، وقت کو مبتدا بنائیں اور صلاۃ کو خبر بنائیں: اَلْوَقْتُ صَلَاةٌ، وقت کیا ہے؟ صلاۃ ہے، دیکھا یہاں نہ سبب کا حمل مسبب پر ہو سکتا ہے نہ مسبب کا حمل سبب پر ہو سکتا ہے، دونوں جمع نہیں ہو سکتے، دونوں الگ الگ ہیں۔ جبکہ خاص اور عام میں حمل ایک جانب سے ہو سکتا ہے، مثلاً حیوان ہے عام اس میں انسان بھی شامل اور گائے، بیل، بکری بھی شامل، اور انسان ہے خاص۔ توجہ ہے؟ حیوان کیا ہوا؟ عام، اور انسان کیا ہوا؟ خاص۔ تو ہم کہہ سکتے ہیں: اَلْإِنْسَانُ حَيَوَانٌ، انسان کیا ہے؟ حیوان۔ دیکھا خاص کو بنایا مبتدا اور عام کو بنایا خبر، تو یہ حمل صحیح بن رہا ہے: انسان حیوان ہے۔ ہاں حیوان انسان ہے یہ حمل صحیح نہیں۔ تو دیکھو ایک جانب سے حمل صحیح ہو جاتا ہے۔ تو سبب اور مسبب میں ایک جانب سے بھی حمل صحیح نہیں ہوتا تھا، تو وہ کیا ہے؟ مناسبتِ بعیدہ ہے۔ تو معلوم ہوا وہ کیا ہے؟ وہاں مناسبت، مناسبتِ بعیدہ ہے، اور یہاں ایک جانب سے تو کم از کم حمل ہو جاتا ہے کہ عام کا حمل کر دیا جائے خاص پر، تو یہاں مناسبت، مناسبتِ قریبہ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب دیکھیے بھئی کتاب پر:
اَللَّفْظُ فِي اللُّغَةِ الرَّمْيُ، لفظ جو ہے عربی زبان میں الرَّمْيُ پھینکنا ہے، لفظ کا کیا معنی ہے؟ پھینکنا۔ يُقَالُ، عربی زبان میں کہا جاتا ہے: أَكَلْتُ التَّمْرَةَ وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، میں نے کھجور کھائی وَلَفَظْتُ النَّوَاةَ، أَيْ رَمَيْتُهَا، یعنی اس کو میں نے پھینک دیا، اس کی گٹھلی کو میں نے اس کی گٹھلی کو پھینک دیا۔ دیکھا لَفَظْتُ، لَفَظْتُ آیا، معنی آگے خود کر رہے ہیں: أَيْ رَمَيْتُهَا، کہ میں نے اس کی گٹھلی پھینک دی۔
ثُمَّ نُقِلَ فِي عُرْفِ النُّحَاةِ ابْتِدَاءً أَوْ بَعْدَ جَعْلِهِ بِمَعْنَى الْمَلْفُوظِ كَالْخَلْقِ بِمَعْنَى الْمَخْلُوقِ إِلَى مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ پھر اس لفظ کو جس کا معنی پھینکنا تھا اس کو نقل کر لیا گیا فِي عُرْفِ النُّحَاةِ نحویوں کے عرف میں، کس طرف نقل کیا گیا؟ آخر میں آ رہا ہے: إِلَى مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف نقل کیا گیا۔ لیکن دو احتمال ہیں، دو صورتیں ہیں نقل کی: یا تو ابْتِدَاءً، ابتداءً ہی نقل کر لیا گیا فوراً کس کی طرف؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ کی طرف، أَوْ بَعْدَ جَعْلِهِ بِمَعْنَى الْمَلْفُوظِ، یا اس لفظ یہ...
لفظ جو پھینکنے کے معنی میں تھا اس کو ملفوظ کے معنی میں کرنے کے بعد۔ ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ أَوْ بَعْدَ جَعْلِهِ بِمَعْنَى الْمَلْفُوظِ، یا اس لفظ کو ملفوظ کے معنی میں کرنے کے بعد، كَالْخَلْقِ بِمَعْنَى الْمَخْلُوقِ، جیسے کہ خَلْق ہے بمعنی مَخْلُوق بھئی۔ تو پھر اس کو نقل کر لیا گیا إِلَى مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، اس چیز کی طرف جس پر انسان تلفظ کرتا ہے۔
حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا۔ جی یہ ایک اعتراض کا جواب دے رہے ہیں۔ اعتراض یہ کہ آپ کی تعریف زید کو تو شامل ہوئی، آپ نے کیا کہا لفظ کسے کہتے ہیں؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ، جس پر انسان تلفظ کرتا ہے۔ تو آپ کی تعریف زید، ضرب، بکر، خالد یہ سارے تو لفظ ہو گئے، ان سب پر کیا کرتا ہے انسان؟ تلفظ کرتا ہے۔ لیکن ضرب اس کے اندر ھُوَ ضمیر بھی ہے، جب میں نے ضرب کہا تو ھُوَ پر تلفظ کیا؟ آپ نے سنا؟ نہیں، تو اس ھُوَ پر تو کوئی تلفظ نہیں ہوا۔ اسی طرح جب میں کہتا ہوں اِضْرِبْ فعل امر ہے، اس کے اندر کون سی ضمیر ہے؟ أَنْتَ ضمیر ہے، کیا اس پر میں نے تلفظ کیا آپ نے سنا؟ نہیں۔ تو یہ تو تعریف سے خارج ہو گئے۔ آپ نے تو کیا کہا؟ لفظ کسے کہتے ہیں؟ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ تو جس پر انسان تلفظ کرے وہ تو لفظ ہے جیسے زید اور ضرب، لیکن اس ضرب کے اندر جو ھُوَ ضمیر ہے اس پر تو انسان تلفظ نہیں کرتا، اسی طرح اِضْرِبْ کے اندر جو أَنْتَ ضمیر ہے اس پر تو انسان تلفظ نہیں کرتا۔ وہ تو لفظ کی تعریف سے خارج ہو گئے حالانکہ وہ بھی لفظ ہیں بھئی، وہ بھی کیا ہیں؟ لفظ ہیں۔
تو جواب دے رہے ہیں آپ کو کہ بھئی انسان جس پر تلفظ کرے حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، وہ تلفظ کرنا عام ہے چاہے حقیقتاً اس پر کیا کرے؟ تلفظ کرے، أَوْ حُكْمًا یا حکماً تلفظ کرے۔ حکماً یعنی حکم لگا دیا جائے کہ اس نے اس پر تلفظ کیا ہے۔ مثلاً میں نے کہا ضرب، تو آپ کہیں گے کہ آپ نے ضرب پر بھی تلفظ کیا ہے اور ھُوَ پر بھی۔ حقیقتاً تو تلفظ نہیں کیا لیکن حکم کیا لگا دیا؟ کہ تلفظ کیا ہے۔ اِضْرِبْ، میں نے اِضْرِبْ پر تو حقیقتاً تلفظ کیا لیکن آپ کیا کہیں گے کہ آپ نے أَنْتَ پر بھی تلفظ کر لیا۔ حقیقتاً تو اس پر تلفظ نہیں کیا لیکن حکم کیا لگا دیا؟ کہ آپ نے گویا اس پر بھی تلفظ کر لیا ہے۔ پھر سنو، اعتراض کیا ہوتا ہے کہ آپ کی تعریف تو اس سے تو بعض الفاظ کیا ہو گئے؟ خارج ہو گئے، جیسے ضرب میں ھُوَ ضمیر اور اِضْرِبْ کے اندر أَنْتَ ضمیر، کیونکہ مَا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ میں وہ شامل نہیں، اس پر انسان تلفظ نہیں کرتا۔ تو جواب دیا کہ تلفظ کرنا عام ہے چاہے حقیقتاً ہو چاہے حکماً ہو، ان پر حقیقتاً تو تلفظ نہیں ہے لیکن حکماً ہے، یعنی یہ حکم لگا دیا جائے گا کہ آپ نے اس پر بھی تلفظ کر لیا ہے۔
تو کہتے ہیں حَقِيقَةً أَوْ حُكْمًا، چاہے کہ اس پر جس پر انسان تلفظ کرے حقیقتاً یا حکماً۔ مُهْمَلًا كَانَ أَوْ مَوْضُوعًا، یہ بتلا رہے ہیں کہ وہ جو لفظ ہے چاہے مہمل ہو أَوْ مَوْضُوعًا یا اس کو کسی معنی کے لیے وضع کیا گیا ہو، مُفْرَدًا كَانَ أَوْ مُرَكَّبًا، وہ مفرد ہو یا مرکب ہو۔ یعنی بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ تعریف ہے، تعریف جنس اور فصل سے مرکب ہوتی ہے، تو یہ لفظ کس کے درجے میں ہے؟ جنس کے درجے میں ہے۔ اس میں مہمل بھی داخل، موضوع بھی داخل، مفرد بھی داخل اور مرکب بھی داخل ہیں۔ پھر مہمل کو بھی نکالیں گے اس میں سے، پھر مرکب کو بھی اس میں سے نکالیں گے، لیکن لفظ جب کہا تو لفظ کے اندر یہ سب داخل ہو گئے، کیونکہ مہمل بھی کیا ہے؟ لفظ، مرکب بھی کیا ہے؟ لفظ ہے۔
آگے دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: وَاللَّفْظُ الْحَقِيقِيُّ كَزَيْدٍ وَضَرَبَ، وَالْحُكْمِيُّ كَالْمَنْوِيِّ فِي زَيْدٌ ضَرَبَ وَاضْرِبْ۔ اب مثال دے رہے ہیں، کہتے ہیں وَاللَّفْظُ الْحَقِيقِيُّ، لفظ حقیقی جو ہے كَزَيْدٍ جیسے زید ہے وَضَرَبَ اور ضرب ہے۔ یہ لفظ حقیقی ہیں، یعنی ان پر حقیقتاً ہم تلفظ کرتے ہیں، زید دیکھو میں نے تلفظ کیا آپ نے سنا یا نہیں سنا؟ اور ضرب میں نے تلفظ کیا آپ نے سنا، تو ان پر انسان کیا کرتا ہے؟ حقیقتاً تلفظ کرتا ہے تو یہ لفظ حقیقی ہے۔
وَالْحُكْمِيُّ اور لفظ حکمی جو ہے كَالْمَنْوِيِّ یہ منوی کی طرح ہے۔ کس کی طرح ہے؟ منوی وہ چیز جو نیت میں ہوتی ہے، جو چیز— تو یہ حکمی جو ہے منوی چیز کی طرح ہے، یعنی جیسے ایک چیز ذہن نیت کر لیتا ہے ایک انسان اس کی، تو وہ اس کے نیت میں حقیقتاً تو حاضر نہیں لیکن نیت میں تو موجود ہے۔ وَالْحُكْمِيُّ كَالْمَنْوِيِّ، اور لفظ حکمی جو ہے وہ منوی چیز کی طرح ہے فِي زَيْدٌ ضَرَبَ۔ جی زَيْدٌ ضَرَبَ کے اندر جیسے: زَيْدٌ ہے مبتدا، ضَرَبَ فعل، اس کے اندر ھُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو لوٹ رہی ہے؟ زید کو، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ تو یہ اس ضرب کے اندر ھُوَ ضمیر ہے، وَاضْرِبْ اور جیسے اِضْرِبْ اس کے اندر کون سی ضمیر ہے؟ أَنْتَ۔
تو ضرب کے اندر جو ھُوَ ہے وہ ہے لفظ حکماً، توجہ سے سنو، ضرب کے اندر جو ھُوَ ضمیر ہے وہ کیا ہے؟ وہ یوں کہو وہ لفظ حکمی ہے، وہ لفظ حکمی ہے، حقیقی نہیں۔ اسی طرح اِضْرِبْ کے اندر جو أَنْتَ ضمیر ہے وہ بھی کیا ہے؟ لفظ حکمی ہے، لفظ حقیقی نہیں۔ بھئی کیا وجہ ہے؟ آپ ان دونوں کو لفظ حکمی کیوں کہتے ہو؟ لفظ حقیقی کیوں نہیں کہتے؟ کہتے ہیں بھئی لفظ حقیقی وہ ہے جو حروف سے مل کر بنتا ہے، جس میں حروف ہوتے ہیں، آواز ہوتی ہے، جیسے دیکھو میں بول رہا ہوں، حروف بھی آپ سمجھ رہے ہیں اور یہ آواز آپ تک پہنچ رہی ہے بھئی۔ تو لفظ جو ہے اس میں حروف بھی ہوتے ہیں اور آواز بھی ہوتی ہے، اور یہ ضرب کے اندر جو ھُوَ ضمیر ہے اور اِضْرِبْ کے اندر جو أَنْتَ ضمیر ہے، نہ اس میں حروف ہیں اور نہ اس میں آواز ہے۔ میں نے کہا ضرب، جی وہ ھُوَ ضمیر کوئی آپ نے سنی؟ نہیں، تو یہ حروف بھی نہیں ہیں اس کے اور نیز آواز بھی نہیں ہے، کوئی پتہ چلا میں نے ھُوَ ضمیر کہا ہو؟ اسی طرح اِضْرِبْ کہا، اس کے اندر أَنْتَ ضمیر اس کے حروف بھی نہیں ہیں اور آواز بھی نہیں ہے۔
تو کہتے ہیں: إِذْ لَيْسَ مِنْ مَقُولَةِ الْحَرْفِ وَالصَّوْتِ أَصْلًا، اس لیے کیونکہ یہ حرف اور آواز کے مقولے سے نہیں ہے أَصْلًا أَيْ قَطْعًا، یہ قطعی طور پر حروف اور آواز کی قبیل سے نہیں ہے۔ وَلَمْ يُوضَعْ لَهُ لَفْظٌ، اور اس کے لیے کوئی لفظ وضع نہیں کیا گیا۔ اس کے لیے عربی زبان میں کوئی لفظ وضع نہیں کیا گیا، جو ضرب کے اندر ضمیر چھپی ہوئی ہے ھُوَ، اور اِضْرِبْ کے اندر ضمیر چھپی ہوئی ہے أَنْتَ، اس کے لیے عربی زبان میں کوئی لفظ وضع نہیں کیا گیا بھئی۔
توجہ ہے؟ عجیب فائدہ ذکر کر رہے ہیں: ضرب کے اندر جو ھُوَ ضمیر ہے اس کے لیے عربی میں کوئی لفظ وضع نہیں، اِضْرِبْ کے اندر جو أَنْتَ ضمیر ہے اس کے لیے کوئی لفظ وضع نہیں۔ آپ کہیں گے بھئی کیسے لفظ وضع نہیں؟ آپ ہمیں بتا تو رہے ہیں ضرب کے اندر کون سی ضمیر ہے؟ ھُوَ۔ بول تو رہے ہیں آپ، بتا تو رہے ہیں ہمیں، یہ والا لفظ ہے اس کے لیے۔ اور اِضْرِبْ میں کون سی ضمیر ہے؟ أَنْتَ ہے، آپ بتا تو رہے ہیں۔ بتا بھی رہے ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں اس کے لیے عربی میں کوئی لفظ بھی وضع نہیں ہے؟ جب اس کے لیے لفظ وضع ہے تو اس کو تو لفظ حقیقی کہنا چاہیے، لفظ حکمی نہیں کہنا چاہیے!
تو کہتے ہیں نہیں بھئی، اس ضرب کے اندر جو ضمیر چھپی ہوئی ہے اس کے لیے عربی زبان میں کوئی لفظ وضع نہیں ہے۔ ہم عاریتاً، عاریت کہتے ہیں مانگ کر کسی سے کوئی چیز لینا، جیسے کسی کے گھر مہمان آتے ہیں تو وہ ہمسایوں سے برتن منگوا لیتا ہے کہ استعمال کے لیے دے دیں، اس کو عاریت کہتے ہیں۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح، وہ جو ضرب کے اندر ضمیر چھپی ہوئی تھی اس کے لیے عربی میں کوئی لفظ نہیں۔ اب ہم نے اس کو بیان تو کرنا ہے، ادا تو کرنا ہے، بتلانا تو ہے طلباء کو، تو پھر ہم کیا کرتے ہیں؟ وہ جو ضمیر مرفوع منفصل ہے ھُوَ، ھُوَ، هُمَا، هُمْ، وہ ضمیر مستعار عاریتاً لے لی، مانگ کر لے لی کہ ہم نے اس کو— اس کے بارے میں بتلانا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ھُوَ، یہ جو ضرب کے اندر آپ نکالتے ہیں ھُوَ ضمیر، اس میں کوئی ھُوَ نہیں چھپی ہوئی، ھُوَ ہم نے عاریتاً لیا ہے، مستعار لیا ہے اس ضمیر کو بتلانے کے لیے۔ اسی طرح اِضْرِبْ کے اندر کوئی أَنْتَ ضمیر نہیں ہے، اِضْرِبْ کے اندر جو ضمیر چھپی ہوئی ہے اس کے لیے عربوں نے کوئی لفظ وضع ہی نہیں کیا، لیکن اس کو سمجھانا تو ہے، اس میں ضمیر کون سی ہے؟ مخاطب کی ہے، تو وہی مخاطب والی ضمیر جو ضمیر مرفوع منفصل تھی أَنْتَ، أَنْتُمَا، أَنْتُمْ، اس میں سے أَنْتَ ضمیر لے لی اور بتلایا کہ اس میں کون سی ضمیر ہے؟ أَنْتَ ہے، حقیقت میں اس کے اندر أَنْتَ نہیں ہے بھئی۔ کیونکہ أَنْتَ تو منفصل ہے، اور اِضْرِبْ کے اندر منفصل ہوگی یا متصل ہوگی؟ متصل جڑی ہوئی ہے، لفظ کے اندر چھپی ہوئی ہے، تو یہ ھُوَ کیا ہے؟ ضمیر منفصل، اور أَنْتَ بھی کیا ہے؟ ضمیر منفصل، تو یہ تو ہم نے منفصل والی ضمیر مستعار لے لی اس ضمیر کے بارے میں بتلانے کے لیے جو ضرب اور اِضْرِبْ کے اندر چھپی ہوئی ہے۔ تو ان کے لیے عربی زبان میں کوئی لفظ وضع نہیں، تو اور جن لفظوں سے ہم اس کو تعبیر کر رہے ہیں یہ ہم نے مستعار لیے ہیں ضمیر مرفوع منفصل کے الفاظ ہم نے مستعار لے لیے ہیں۔
تو کہتے ہیں وَلَمْ يُوضَعْ لَهُ لَفْظٌ اور اس کے لیے کوئی لفظ وضع نہیں کیا گیا، وَإِنَّمَا عَبَّرُوا عَنْهُ بِاسْتِعَارَةِ لَفْظِ الْمُنْفَصِلِ لَهُ مِنْ نَحْوِ هُوَ وَأَنْتَ۔ وَإِنَّمَا عَبَّرُوا عَنْهُ اور نحوی حضرات نے تعبیر کیا ان ضمیروں کو بِاسْتِعَارَةِ لَفْظِ الْمُنْفَصِلِ لَهُ مستعار لیتے ہوئے— یوں ترجمہ کرو: منفصل کے لفظ کو مستعار لیتے ہوئے، ضمیر منفصل کے لفظ کو مستعار لیتے ہوئے ان کو تعبیر کیا نحوی حضرات نے، مِنْ نَحْوِ هُوَ وَأَنْتَ، ھُوَ اور أَنْتَ جیسوں سے مستعار لیتے ہوئے، ان سے مستعار لیتے ہوئے۔ پھر ترجمہ سن لیں، کہتے ہیں: وَلَمْ يُوضَعْ لَهُ لَفْظٌ کہ اس کے لیے کوئی لفظ وضع نہیں کیا گیا، وَإِنَّمَا عَبَّرُوا عَنْهُ بِاسْتِعَارَةِ لَفْظِ الْمُنْفَصِلِ لَهُ، اور نحویوں نے ان ضمیروں کو تعبیر کیا ضمیر منفصل کے لفظ کو مستعار لیتے ہوئے، جیسے کہ ھُوَ ہے اور أَنْتَ ہے بھئی۔
وَأَجْرَوْا عَلَيْهِ أَحْكَامَ اللَّفْظِ، فَكَانَ لَفْظًا حُكْمًا لَا حَقِيقَةً۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھئی آپ نے کہا ضرب کے اندر ھُوَ ہے اور اِضْرِبْ کے اندر أَنْتَ ہے، اور آپ نے کہا یہ لفظ حکمی ہے، لفظ حکمی۔ بھئی کیا ضرورت ہے؟ ان کا اعتبار ہی نہ کرو، آپ کیوں ان کا اعتبار کرتے ہیں جب عربوں نے اس کے لیے کوئی لفظ ہی وضع نہیں کیا؟ کہتے ہیں بھئی اس کے بغیر گزارا نہیں، ہم نے اس کے اوپر لفظ کے احکام کو جاری کرنا ہے۔ نحوی کیا کرتے ہیں؟ اس پر لفظ کے احکام کو جاری کرتے ہیں، لہٰذا اس کو لفظ تو قرار دینا پڑے گا، لفظ تو قرار دینا پڑے گا اور لفظ حقیقی تو وہ ہے نہیں، تو کیا کہنا پڑے گا؟ لفظ حکمی کہنا پڑے گا اس پر لفظ کے احکام جاری کرنے کے لیے۔
بھئی کس طرح لفظ کے احکام اس پر جاری کرتے ہیں؟ کہتے ہیں آپ دیکھتے نہیں: ضرب، ترکیب کیجیے: ضرب فعل، اس کے لیے فاعل چاہیے یا نہیں چاہیے؟ تو کہنا پڑے گا اس فعل تو بغیر فاعل کے نہیں آ سکتا، تو اسی کے اندر ھُوَ ضمیر ہے مرفوع محلاً اس کا فاعل۔ تو دیکھو ھُوَ ضمیر کو کیا بنایا؟ فاعل، جو اس کے اندر ضمیر تھی اس کو فاعل بنایا، اور فاعل لفظ ہوتا ہے یا غیرِ لفظ ہوتا ہے؟ لفظ ہوتا ہے، تو دیکھو لفظ کا حکم اس پر جاری کرنا تھا، یعنی یوں کہو اسناد کرنا تھا، اس کی طرف کیا کرنا تھا؟ اسناد کرنا تھا، اس کو مسند الیہ بنانا تھا۔ اور کبھی اسی طرح کہتے ہیں: ضَرَبْتُ، ترجمہ کیجیے: ضَرَبْتُ میں نے پٹائی کی، اور ضَرَبْتُ أَنَا، تو ضَرَبْتُ کے اندر یہ تَا ضمیر بھی متکلم کی اور آگے أَنَا بھی کیا ہے؟ متکلم کی ضمیر ہے، تو کیسے کہیں گے؟ ترکیب کیسے کریں گے؟ ضَرَبْتُ فعل با فاعل، تَا ضمیر مرفوع محلاً مُؤَكَّد، اور آگے أَنَا ضمیر مرفوع محلاً تاکید، مُؤَكَّد تاکید مل کر فاعل کس کے لیے؟ ضَرَبْتُ کے لیے، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہوا۔ تو دیکھا ضَرَبْتُ أَنَا، ضَرَبْتُ أَنَا، دیکھا اس ضمیر کے آگے تاکید لائی جاتی ہے۔ ضرب میں لے لو، ضرب کے اندر: ضَرَبَ هُوَ، ضَرَبَ هُوَ، تو ترکیب کیسے ہوگی؟ ضرب کے اندر ھُوَ ضمیر مُؤَكَّد بنائیں گے اور آگے ھُوَ کو اس کی تاکید بنائیں گے، اور تاکید لفظ کی آتی ہے غیرِ لفظ کی نہیں آتی، معلوم ہوا اس کو کیا شمار کرنا پڑے گا؟ جو ضرب کے اندر ضمیر چھپی ہے اسے کیا شمار کرنا پڑے گا؟ لفظ شمار کرنا پڑے گا۔
اسی طرح کبھی کبھار ان اس پر عطف کیا جاتا ہے، مثلاً میں بتانا چاہتا ہوں کہ پٹائی کی آج زید نے بھی اور عمرو نے بھی، زید نے بھی اور عمرو نے بھی، تو میں کہوں گا: زَيْدٌ ضَرَبَ الْيَوْمَ وَعَمْرٌو، زَيْدٌ ضَرَبَ الْيَوْمَ وَعَمْرٌو۔ یہ عَمْرٌو کا عطف کس پر ہے؟ عَمْرٌو کا عطف کس پر ہے؟ یہ ضرب کے اندر جو ھُوَ ضمیر ہے، اور آپ نے پڑھا ہے ضمیر مرفوع متصل پر جب عطف کرنا ہو تو کیا کرتے ہیں؟ تو اس کی تاکید ضروری ہے یا فصل ضروری ہے، اسی لیے درمیان میں میں اَلْيَوْمَ کا فصل لے آیا۔ تو ضرب کے اندر ھُوَ ضمیر کیا ہے؟ معطوف علیہ، اور آگے وَعَمْرٌو معطوف ہے۔ ترکیب کیسے ہوگی؟ زَيْدٌ ضَرَبَ الْيَوْمَ وَعَمْرٌو: زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، ضَرَبَ فعل، اس کے اندر ھُوَ ضمیر مرفوع محلاً معطوف علیہ، اَلْيَوْمَ منصوب لفظاً مفعول فیہ، اور وَاوْ حرف عطف، عَمْرٌو مرفوع لفظاً معطوف بھئی ھُوَ ضمیر پر،...
ھُوَ ضمیر معطوف علیہ اپنے معطوف سے مل کر فاعل ہوا کس کے لیے؟ ضَرَبَ فعل کے لیے، ضَرَبَ فعل اپنے فاعل اور مفعول فیہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، ھُوَ ضمیر راجع تھی زید کو، تو مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ طریقہ سمجھ میں آیا؟ تو دیکھا یہ جو ضمیریں ہیں، یہ جو ضرب اور اِضْرِبْ وغیرہ جیسے لفظوں کے اندر ضمیریں چھپی ہوتی ہیں، اس پر لفظ کے احکام جاری کرتے ہیں نحوی حضرات: کبھی اس کی طرف اسناد کرتے ہیں، کبھی اس کی تاکید لے کر آتے ہیں، کبھی اس پر عطف کرتے ہیں وغیرہ، تو یہ تو لفظ کے احکام ہیں بھئی، اور لفظ کے احکام اس پر تبھی جاری ہو سکتے ہیں جب اس کو بھی کیا شمار کیا جائے؟ لفظ شمار کیا جائے۔ اور لفظ حقیقی تو یہ ہے نہیں، لہٰذا کون سا لفظ شمار کرنا پڑے گا؟ لفظ حکمی شمار کرنا پڑے گا۔
تو کہتے ہیں اس کے لیے منفصل کے لفظ کو مستعار لے کر تعبیر کرتے ہیں، وَأَجْرَوْا عَلَيْهِ أَحْكَامَ اللَّفْظِ، یا ماضی کے ساتھ ترجمہ کرو: وَإِنَّمَا عَبَّرُوا عَنْهُ بِاسْتِعَارَةِ لَفْظِ الْمُنْفَصِلِ لَهُ مِنْ نَحْوِ هُوَ وَأَنْتَ وَأَجْرَوْا عَلَيْهِ أَحْكَامَ اللَّفْظِ، اور نحویوں نے تعبیر کیا اس کو ضمیر منفصل کے لفظ کو اس کے لیے مستعار لیتے ہوئے ھُوَ اور أَنْتَ وغیرہ سے، وَأَجْرَوْا اور جاری کیے اس پر انہوں نے لفظ کے احکام، فَكَانَ لَفْظًا حُكْمًا لَا حَقِيقَةً، تو یہ حکماً لفظ ہے نہ کہ حقیقتاً۔
وَالْمَحْذُوفُ لَفْظٌ حَقِيقَةً لِأَنَّهُ قَدْ يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ فِي بَعْضِ الْأَحْيَانِ۔ یہ پھر ایک سوال کا جواب، کہ پھر جو محذوف ہے عبارت میں کبھی کوئی لفظ کیا ہوتا ہے؟ محذوف، اس کو بھی حکماً لفظ کہنا چاہیے، کیا کہنا چاہیے؟ حکماً لفظ۔ جیسے زَيْدٌ فِي الدَّارِ اصل میں کیا ہے؟ زَيْدٌ ثَابِتٌ فِي الدَّارِ، ثَابِتٌ کیا ہے یہاں؟ محذوف ہے، یا اسی طرح کبھی مفعول کو حذف کر لیتے ہیں کسی چیز کو حذف، تو وہ جو محذوف ہوتا ہے اس کو بھی کیا کہنا چاہیے؟ لفظ حکمی کہنا چاہیے، لفظ حقیقی نہیں کہنا چاہیے، معلوم ہوا وہ بھی لفظ حکمی ہے۔ تو جواب دے رہے ہیں کہ نہیں بھئی، وہ لفظ حکمی نہیں وہ حقیقتاً لفظ ہے، وہ کیا ہے؟ حقیقتاً لفظ ہے۔ زَيْدٌ ثَابِتٌ فِي الدَّارِ ٹھیک ہے جیسے زَيْدٌ فِي الدَّارِ یہاں ثَابِتٌ کیا ہے؟ محذوف ہے، لیکن کبھی کبھی ثَابِتٌ لفظ عبارت میں بھی آ جاتا ہے یا نہیں؟ آپ اس پر تلفظ کرتے ہیں یا نہیں؟ آپ اس پر تلفظ بھی کرتے ہیں۔ یا جیسے، جیسے قرآن میں ہے: يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا، أَيْ يَا يُوسُفُ، یہ يَا کیا ہے یہاں پر؟ محذوف ہے، تو محذوف ہے لیکن یہ يَا ہر جگہ محذوف ہوتی ہے یا کبھی کبھی ندا میں اس کو ذکر بھی کرتے ہیں؟ ذکر، دیکھا تو محذوف جو ہوتا ہے اس پر کبھی تلفظ بھی کیا جاتا ہے تو اس کو حقیقتاً ہی لفظ کہنا پڑے گا۔ یہاں پر تو مثلاً ایک جگہ پر تو وہ محذوف ہے لیکن دوسری جگہ پر اس پر کیا کیا جاتا ہے؟ باقاعدہ تلفظ کیا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں: وَالْمَحْذُوفُ لَفْظٌ حَقِيقَةً اور جو محذوف ہے وہ حقیقتاً لفظ ہے، لِأَنَّهُ قَدْ يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ فِي بَعْضِ الْأَحْيَانِ، اس لیے کیونکہ اس پر تلفظ کرتا ہے انسان فِي بَعْضِ الْأَحْيَانِ أَيْ فِي بَعْضِ الْأَوْقَاتِ، أَحْيَان کا کیا معنی؟ اوقات، انسان اس پر تلفظ کرتا ہے بعض اوقات میں۔
وَكَلِمَاتُ اللَّهِ تَعَالَى دَاخِلَةٌ فِيهِ، کہتے ہیں اللہ تعالیٰ کے جو کلمات ہیں وہ بھی اس کے اندر داخل ہو گئے، إِذْ هِيَ مِمَّا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ۔ اللہ تعالیٰ کے کلمات بھی اس کے اندر داخل ہو گئے اس لیے کیونکہ ان پر بھی انسان کیا کرتا ہے؟ تلفظ کرتا ہے، انسان کیا کرتا ہے؟ تو معلوم ہوا لفظ وہ ہے جس پر انسان تلفظ کرے یا جس پر تلفظ کر سکے، جس پر تلفظ کر سکے اس کو لفظ کہیں گے، تو کلمات اللہ وہ بھی ان پر بھی انسان کیا کرتا ہے؟ تلفظ کرتا ہے یا تلفظ کر سکتا ہے۔ تو کہتے ہیں: وَكَلِمَاتُ اللَّهِ تَعَالَى دَاخِلَةٌ فِيهِ اور اللہ تعالیٰ کے کلمات جو ہیں وہ اس لفظ کی تعریف میں داخل ہیں، إِذْ هِيَ مِمَّا يَتَلَفَّظُ بِهِ الْإِنْسَانُ اس لیے کیونکہ یہ ان چیزوں میں سے ہے جن پر انسان تلفظ کرتا ہے، وَعَلَى هَٰذَا الْقِيَاسِ كَلِمَاتُ الْمَلَائِكَةِ وَالْجِنِّ، اور اسی قیاس پر ہیں ملائکہ اور جنات کے کلمات، ان پر بھی انسان تلفظ کر سکتا ہے یا کسی وقت تلفظ کرتا ہے اس لیے وہ بھی کیا ہیں؟ وہ بھی لفظ ہیں بھئی، حقیقتاً لفظ ہیں۔ ترجمہ سمجھ میں آ گیا؟
وَالدَّوَالُّ الْأَرْبَعُ وَهِيَ الْخُطُوطُ وَالْعُقُودُ وَالنُّصُبُ وَالْإِشَارَاتُ غَيْرُ دَاخِلَةٍ فِيهِ۔ دوالِ اربعہ بھئی، دوالِ اربعہ کا ذکر منطق کی کتابوں میں آتا رہتا ہے بھئی۔ بھئی پہلے سمجھ لیں دلالت کو۔ دلالت کہتے ہیں کہ دو چیزوں کا اس طور پر ہونا کہ ایک چیز سے دوسری چیز کا پتہ چل جائے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ دلالت۔ مثلاً آپ کمرے میں بیٹھے ہیں اور آپ کو کھڑکی سے دھوپ اندر آتی ہوئی نظر آئی اس سے آپ کو پتہ چل گیا کہ باہر سورج نکل آیا ہے، تو اس دھوپ نے دلالت کی کس پر؟ سورج پر۔ تو پہلی کو کہتے ہیں دال اور دوسری کو کہتے ہیں مدلول۔ اسی طرح آپ نے دور سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا تو آپ سمجھ گئے کہ نیچے آگ جل رہی ہے، تو اس دھوئیں سے آپ کو آگ کا پتہ لگا تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ دلالت۔ توجہ ہے؟ دلالت کسے کہتے ہیں؟ ایک چیز سے دوسری چیز کا پتہ چل جائے۔ یا آپ کمرے میں بیٹھے ہیں، باہر آپ کو لوگوں کی باتوں کی آواز سنائی دی، اب آپ کو یہ تو نہیں پتہ کیا باتیں کر رہے ہیں لیکن اتنا تو پتہ چل گیا کہ باہر لوگ ہیں، تو دیکھا ان آوازوں نے ان لوگوں پر دلالت کر دی۔ توجہ ہے؟ یا اسی طرح میں آپ کے سامنے یہ لمبی تقریر کر رہا ہوں، میں جو جو لفظ بولتا جا رہا ہوں آپ اس کا معنی سمجھتے جا رہے ہیں، تو یہ جو میرے الفاظ ہیں وہ معانی جو آپ سمجھ رہے ہیں ان پر دلالت کر رہے ہیں۔ تو اس کو کہتے ہیں دلالت۔
پھر یاد رکھو یہ جو دلالت ہے اس میں جو پہلی چیز ہے دلالت کرنے والی اس کو کہتے ہیں دَالٌّ، اور دوسری چیز جس کا پتہ چلا اس کو کہتے ہیں مَدْلُولٌ۔ دھواں کیا تھا؟ دال، اور آگ کیا تھی؟ مدلول۔ دھوپ کیا تھی؟ دال، اور سورج کیا تھا؟ مدلول۔ باہر سے جو آوازیں آئیں وہ آوازیں کیا تھیں؟ دال، اور جو لوگ تھے وہ کیا تھے؟ مدلول تھے۔
پھر یہ جو دال ہے اس دال کے اعتبار سے دلالت کی تقسیم کی جاتی ہے: کبھی دال لفظ ہوتا ہے کبھی دال غیرِ لفظ ہوتا ہے۔ دیکھو میں زبان سے جو بول رہا ہوں آپ معنی سمجھتے جا رہے ہیں، تو لفظ کیا ہوئے؟ دال، اور جو معنی ہے وہ کیا ہے؟ مدلول، تو یہاں پر دال کیا ہے؟ لفظ ہے۔ اور کبھی دال غیرِ لفظ ہوتا ہے: آپ نے دور سے دھواں دیکھا، آپ کو کیا پتہ چلا؟ آگ ہے، کسی نے زبان سے کچھ بھی نہیں کہا لیکن آپ کو آگ کا پتہ چل گیا یا نہیں؟ کس کے ذریعے پتہ چلا؟ دھوئیں سے، اور دھواں دال جو ہے وہ لفظ ہے یا غیرِ لفظ؟ غیرِ لفظ ہے۔ بھئی یہ جو زبان سے میں بول رہا ہوں "دھواں" یہ تو ٹھیک ہے لفظ ہے، لیکن جو آپ نے دیکھا وہ کیا تھا؟ وہ غیرِ لفظ ہے۔ آپ نے جیسے دھوپ کو دیکھا اور آپ کو سورج کا پتہ چلا، تو یہاں بھی دال کیا ہے؟ غیرِ لفظ۔ توجہ ہے؟ تو معلوم ہوا دال کبھی لفظ ہوتا ہے اور کبھی غیرِ لفظ جس سے دوسری چیز کا پتہ چلے۔
پھر یہ جو دلالت ہے کبھی اس میں وضع کا دخل ہوتا ہے کبھی وضع کا دخل نہیں ہوتا۔ وضع ایک چیز کو دوسری چیز کے لیے مقرر کرنا، جیسے میں نے گلاس کہا آپ کو پتہ چل گیا کہ اس سے کیا مراد ہے؟ پانی پینے کا برتن، اور یہ خود بخود پتہ چلا یا اردو زبان والوں نے مقرر کیا ہے؟ اردو زبان والوں نے مقرر کیا ہے، لہٰذا اسی لیے آپ کسی اور زبان والے کے سامنے یہ لفظ بولیں گے جن کے ہاں یہ لفظ استعمال نہیں ہوتا تو ان کو اس کا معنی سمجھ میں نہیں آئے گا۔ تو دیکھو یہ ہے وضع، خاص کرنا۔ تو دلالت میں کبھی وضع ہوتی ہے: لوگ کیا کرتے ہیں ایک چیز کو دوسری چیز کے لیے دال بنا دیتے ہیں، ایک چیز کو دوسری چیز کے لیے دال بنا دیتے ہیں۔ جیسے دیکھو ٹریفک کے اشارات ہیں: گاڑی چلا رہے ہوں آپ اور سرخ لائٹ جل جائے تو آپ گاڑی روک دیتے ہیں، اور پھر جب سبز لائٹ جلتی ہے تو آپ گاڑی چلا دیتے ہیں، حالانکہ کسی نے زبان سے ایک لفظ نہیں کہا، کیوں؟ کیونکہ ہم نے سرخ لائٹ کو وضع کیا ہے، مقرر کیا ہے کس لیے؟ گاڑی کو روکنے کے لیے، اور سبز لائٹ کو ہم نے مقرر کیا ہے گاڑی کو چلانے کے لیے۔ تو دیکھو یہ جو لفظ میں بول رہا ہوں اور آپ ان کا معنی سمجھ رہے ہیں ان میں بھی وضع ہے، اور وہ جو اشارے پر آپ گاڑی روکتے ہیں اور چلاتے ہیں لائٹوں کو دیکھ کر وہاں بھی وضع ہے، لیکن یہاں وضع کیا ہے؟ لفظ کے لیے ہے، لفظ کو مقرر کیا ہے معنی کے لیے، اور وہاں پر اس لائٹ کو مقرر کیا لفظ کو نہیں، بلکہ لائٹ کو مقرر کیا ہے گاڑی کو روکنے اور چلانے کے لیے۔ تو معلوم ہوا دال کبھی لفظ ہوگا اور کبھی غیرِ لفظ، پھر اس میں وضع ہوگی: کبھی دال لفظ ہوگا اور وضع ہوگی، کبھی دال غیرِ لفظ ہوگا اور اس میں بھی کیا ہوگی؟ وضع ہوگی یعنی ہم نے مقرر کیا ہوگا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟
تو یاد رکھو یہ جو دوالِ اربعہ، یہ چار دلالت کرنے والی چیزیں: دَوَالُّ جمع ہے دَالَّةٌ کی، دلالت کرنے والی چیزیں، دَوَالُّ أَرْبَعٌ چار دلالت کرنے والی چیزیں۔ یہ کون کون سی ہیں؟ خُطُوط، عُقُود، نُصُب، إِشَارَات، یہ چار ہیں۔
خُطُوط جمع ہے خَطٌّ کی، خط کا معنی ہے یہ تحریر، یہ جو کتاب میں آپ کے سامنے ٹیڑھی میڑھی لکیریں کھینچی گئی ہیں لیکن آپ ان کو بہترین پڑھ رہے ہیں، کسی انگریز کے سامنے یہ رکھو وہ اس کو نہیں پڑھ سکے گا۔ تو یہ دیکھو مختلف لکیریں ہیں جن کو ہم نے مختلف الفاظ کے لیے کیا کیا ہے؟ مقرر کیا ہے بھئی، بات سمجھ میں آ رہی ہے۔ تو یہ جو تحریر ہے یہ الفاظ پر دلالت کرتی ہے۔ دیکھو ملا جامی رحمہ اللہ نے کئی سو سال پہلے یہ کتاب لکھی تھی لیکن آج ہم پڑھ رہے ہیں بعینہٖ وہی الفاظ پڑھ رہے ہیں جو کس نے لکھے تھے؟ ملا جامی نے۔ یہ تحریر ان الفاظ پر کیا کر رہی ہے؟ دلالت کر رہی ہے۔ تو یہ جو خطوط ہیں یہ دلالت کرتے ہیں الفاظ پر بھئی، اور یہ لفظ نہیں ہیں، لفظ نہیں ہیں۔ ان خطوط سے لفظ ہمیں سمجھ میں آ رہا ہے، خود یہ خطوط یہ تو لکیریں ہیں یہ لفظ نہیں، لفظ تو وہ ہے جو میں زبان سے ادا کر رہا ہوں، ان لکیروں کو میں دیکھوں گا ان پر نظر ڈالوں گا تو مجھے لفظ سمجھ میں آئیں گے اور پھر میں زبان سے اس کو ادا کروں گا۔ تو یہ لکیریں کیا ہیں؟ لفظ ہیں یا غیرِ لفظ ہیں؟ غیرِ لفظ ہیں، توجہ ہے؟ یہ غیرِ لفظ ہیں بھئی، تو یہ البتہ ان لفظوں پر کیا کر رہی ہیں؟ دلالت۔ تو خطوط سے مراد ہیں یہ تحریریں، ہر زبان والے کی اپنی اپنی تحریریں ہیں بھئی اور ان کا عظیم فائدہ ہے کہ سینکڑوں سال پرانی باتیں یا پرانے زمانے کی بھی آپ سیر کرنا چاہیں تو اس زمانے کی کتاب اٹھاتے ہیں اور پڑھتے چلے جاتے ہیں اور وہی بعینہٖ وہی باتیں جو اس مصنف نے لکھی ہیں آپ کو اس طرح سمجھ آتی ہیں جیسے آپ کے سامنے بیٹھ کر وہ یہ باتیں سنا رہا ہو۔ تو یہ ہیں خطوط۔
دوسرا ہے عُقُود بھئی، عُقُود جمع ہے عَقْدٌ کی، عَقْدٌ، عَقْدٌ کا معنی ہوتا ہے گرہ، گرہ لگانا کسی چیز کو باندھ کر گرہ لگانا مثلاً رسی میں آپ گرہ لگا دیتے ہیں اس کو باندھ دیتے ہیں، توجہ ہے؟ لیکن یہاں جو عقود کا لفظ آیا اس سے وہ دھاگے یا رسی کی گرہ مراد نہیں بلکہ یہ انگلیوں کے جوڑ مراد ہیں، انگلیوں کے جوڑ مراد ہیں۔ دیکھو ہر انگلی میں تین پورے ہیں اور درمیان میں ہر دو پوروں کے درمیان جوڑ ہے جہاں سے انگلی مڑتی ہے، تو یہ انگلیوں کے جوڑ جو ہیں یہ عقود مراد ہیں، توجہ ہے؟ اسی سے عُقُودُ الْأَنَامِل ہے بھئی، انگلیوں کے جوڑ۔ یہ عرب کے ہاں قدیم زمانے میں انگلیوں کے جوڑوں کے ذریعے وہ ایک سے لے کر دس ہزار تک عدد شمار کرتے تھے اور اس کو عُقُودُ الْأَنَامِل کہتے تھے، عُقُودُ الْأَنَامِل کہتے تھے۔ دیکھو اس کا طریقہ سمجھ لو بھئی۔ سب سے پہلے انگلیوں کے نام: یہ سب سے چھوٹی انگلی کو خِنْصَر کہتے ہیں، خا، نون، صاد، را، خِنْصَر۔ دوسری کو اس کے ساتھ والی کو بِنْصَر، با، نون، صاد، را۔ تیسری وُسْطَى۔ چوتھی سَبَّابَةٌ، سَبَّابَة یہ جو شہادت کی انگلی ہے۔ اور انگوٹھا جو ہے اس کو إِبْهَام کہتے ہیں۔ تو ان کے کیا نام ہوئے؟ سب سے چھوٹی انگلی خِنْصَر، بِنْصَر، وُسْطَى، سَبَّابَة اور إِبْهَام۔ خِنْصَر، بِنْصَر، وُسْطَى، سَبَّابَة اور إِبْهَام۔ یہ جو دو ہاتھوں کی دس انگلیاں ہیں ان کے ذریعے عرب دس ہزار تک عدد شمار کرتے تھے اور اس کے ذریعے اشارہ کر دیتے تھے، مثلاً تاجر بیٹھا ہے آپ اس سے پوچھنے گئے کہ یہ چیز کتنے کی ہے وہ زبان سے کہنے کے بجائے ہاتھ سے اشارہ کر دیتا کہ یہ چیز اتنے کی ہے، یا وہ دوسروں سے چھپانا چاہتا ہے کہ سب کو پتہ نہ چلے اگر زبان سے کہوں گا سب کو پتہ چل جائے گا تو وہ چھپا کر ہاتھ سے آپ کو اشارہ کر دیتا کہ یہ چیز اتنے کی ہے۔ تو ان دس انگلیوں کے ذریعے دائیں اور بائیں ہاتھ کی ان کے ذریعے عرب دس ہزار تک عدد شمار کرتے تھے۔ کس طرح؟ دیکھو یہ جو دایاں ہاتھ ہے اس میں جو خِنْصَر، بِنْصَر اور وُسْطَى ہیں، خِنْصَر، بِنْصَر اور وُسْطَى ان تین کے ذریعے اکائیاں شمار ہوتی تھیں ایک سے لے کر نو تک، ایک سے لے کر نو تک۔ اور یہ جو سَبَّابَة اور إِبْهَام ہیں یعنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھا اس کے ذریعے وہ دہائیاں شمار کرتے تھے۔ توجہ ہے؟ کس طرح؟ دیکھو میں مثلاً ایک کا عدد بتلانا چاہتا ہوں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ خِنْصَر کو موڑ دیں، خِنْصَر چھوٹی انگلی کو موڑ لیں اس طریقے سے...
کہ اس کا سر اس کی جڑ کے قریب رہے، اس کا سر سر جڑ کے قریب رہے دور نہ جائے۔ یہ ایک کی علامت ہے۔ آپ دو کا اشارہ کرنا چاہتے ہیں تو ساتھ بِنْصَر کو بھی اسی طرح موڑ لیں کہ خِنْصَر اور بِنْصَر دونوں مڑی ہوئی ہیں اور دونوں کے سر ان کی جڑوں کے قریب ہیں، یہ دو کی علامت ہے، خِنْصَر اور بِنْصَر دونوں مڑی ہوئی ہیں۔ پھر تین کا اشارہ کرنا چاہتے ہیں تو وُسْطَى کو بھی ساتھ اسی طرح موڑ دیں، خِنْصَر، بِنْصَر اور وُسْطَى تینوں مڑی ہوئی ہیں اور جڑوں کے قریب ہی ان کے سر ہیں، یہ ہے تین کی علامت۔ چار کا اشارہ کرنا چاہتے ہیں تو بِنْصَر اور وُسْطَى کو اسی طرح رہنے دیں اور خِنْصَر کو سیدھا کر دیں بالکل سیدھا۔ خِنْصَر بالکل سیدھی، اور بِنْصَر اور وُسْطَى کیا ہیں؟ ان کے سر جڑوں کے قریب ہیں، یہ ہے چار کی علامت۔ آپ پانچ کے اشارہ— پانچ کی علامت بنانا چاہتے ہیں تو اب خِنْصَر کے ساتھ ساتھ بِنْصَر کو بھی سیدھا کر دیں۔ خِنْصَر اور بِنْصَر سیدھی ہیں اور وُسْطَى جھکی ہوئی ہے، یہ کیا ہے؟ پانچ کی علامت ہے۔ چھ کا اشارہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ وُسْطَى کو سیدھا کر دیں اور بِنْصَر کو صرف موڑ دیں، یہ کتنے کی علامت ہے؟ چھ کی علامت۔ بِنْصَر مڑی ہوئی ہے، جڑ کے قریب اس کا سر ہے، خِنْصَر بھی سیدھی اور وُسْطَى بھی سیدھی ہے، یہ ہے چھ کی علامت۔
سات کی علامت یہ ہے کہ ساری انگلیاں سیدھی کر لیں اور صرف خِنْصَر جو چھوٹی انگلی ہے اس کو موڑ لیں جس قدر آپ موڑ سکتے ہیں، ہتھیلی کے بالکل آخری کنارے تک اس کو موڑ کر لے جائیں۔ توجہ ہے؟ پہلے خِنْصَر کا سر کہاں تھا؟ اس کی جڑ کے قریب، اب پوری ہتھیلی پہ اس کو پھیلا دیں، دور تک لے جائیں بھئی۔ یہ ہے سات کی علامت۔ اسی کے ساتھ اگر بِنْصَر کو بھی موڑ دیں اسی طرح تو یہ ہے آٹھ کی علامت، اور اسی کے ساتھ وُسْطَى کو بھی موڑ دیں تو یہ ہے نو کی علامت۔ دیکھو نو کی علامت: خِنْصَر، بِنْصَر اور وُسْطَى تینوں مڑی ہوئی ہیں اور پوری ہتھیلی کو انہوں نے اپنے نیچے چھپا لیا ہے، یہ نو کی علامت ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ پھر دیکھو: ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، طریقہ سمجھ میں آیا؟
اس کے بعد دہائیاں: یہ وُسْطَى اور سَبَّابَة— سَبَّابَة اور إِبْهَام کے ذریعے دہائیاں بیان ہوتی ہیں۔ مثلاً آپ دس کا اشارہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ یہ جو شہادت کی انگلی ہے یعنی سَبَّابَة، اس کو انگوٹھے کے درمیان والے جوڑ پر رکھ دیں۔ یہ ہے دس کی علامت، یہ ایک درمیانہ سا دائرہ بن گیا، درمیانہ سا دائرہ بن گیا، یہ ہے دس کی علامت۔ بیس کی علامت یہ ہے کہ انگوٹھے کو وُسْطَى اور سَبَّابَة کے بیچ میں لے آئیں، بیچ میں لے آئیں کہ انگوٹھے کا ناخن سَبَّابَة کے پہلے پورے کے ساتھ لگا ہو۔ ان دونوں کے بیچ میں انگوٹھے کو داخل کرو، سَبَّابَة اور وُسْطَى کے بیچ میں داخل کرو اور انگوٹھے کا ناخن کس کے ساتھ لگاؤ؟ سَبَّابَة کے پہلے پورے کے ساتھ، پہلے— باقی انگلیاں سیدھی رہیں، صرف انگوٹھے کو بیچ میں لے آئے، سَبَّابَة، وُسْطَى وغیرہ سب انگلیاں سیدھی ہوں، یہ ہے بیس کی علامت۔
تیس کی علامت یہ ہے کہ سَبَّابَة کو انگوٹھے کے بالکل اوپر سر پر رکھ دیں، یہ بڑا دائرہ بن گیا، یہ ہے تیس کی علامت۔ چالیس کی علامت یہ ہے کہ آپ انگوٹھے کو سَبَّابَة کی پشت پر لے جائیں، پہلے پورے کے پیچھے لے جائیں جتنا پیچھے لے جا سکیں، یہ ہے چالیس کی علامت۔ سَبَّابَة بالکل سیدھی اور انگوٹھے کو اس کے پشت پر اس کے پیچھے لے گئے جتنا لے جا سکے، یہ کتنے کی علامت؟ چالیس۔ پچاس کی علامت یہ ہے کہ انگوٹھے کو ہتھیلی کے وسط میں موڑ دیں جتنا موڑ سکیں، اب انگوٹھا ہتھیلی کے وسط میں ہے، ہتھیلی کے ساتھ لگا ہوا ہے، یہ ہے پچاس کی علامت۔ توجہ ہے؟
ساٹھ کی علامت یہ ہے کہ آپ انگوٹھے کا جو ناخن ہے اس پر سَبَّابَة کا درمیان والا پورا رکھ دیں۔ انگوٹھے کا جو ناخن ہے اس پر سَبَّابَة کا درمیان والا پورا رکھ دیں، ایک پورا انگوٹھے سے آگے نکلا ہوا ہو، ایک پورا ناخن سے آگے نکلا ہوا ہو سَبَّابَة کا، یہ ساٹھ کی علامت ہے۔ ستر کی علامت یہ ہے کہ انگوٹھے کو سَبَّابَة کے ساتھ جوڑ دیں، سَبَّابَة بھی سیدھی انگوٹھا بھی سیدھا، پھر اس انگوٹھے کو تھوڑا سا اوپر لے جائیں اور سَبَّابَة کے پہلے جوڑ پر رکھ دیں، یہ ہے ستر کی علامت۔ چالیس کیا تھا؟ پشت پہ لے جاتے تھے، اب پشت پہ نہیں لے جانا بس ساتھ ہی آگے لے جائے پہلے جوڑ پر رکھ دیا، یہ ہے ستر کی علامت۔ توجہ ہے؟ اور اسی کی علامت یہ ہے کہ سَبَّابَة کے سب سے اوپر والے پورے کو انگوٹھے کے پیچھے اس کی پشت پر جوڑ پر رکھ دیں۔ انگوٹھے کے پشت پر جو جوڑ ہے اس پر سَبَّابَة کا پہلا پورا رکھ دیں، انگوٹھے کا ناخن کھلا ہوا ہو بالکل سامنے نظر آ رہا ہو۔ دیکھو ساٹھ کے اندر دوسرا پورا ہم رکھتے تھے سَبَّابَة کا ناخن کے اوپر، اور اس میں سَبَّابَة کا سب سے اوپر والا پہلا پورا ہم رکھتے ہیں کس پر؟ اسی میں انگوٹھے کے درمیان والے جوڑ پر، یہ ہے اسی۔ اور نوے کی علامت یہ ہے کہ سَبَّابَة کو جھکا کر انگوٹھے کے بالکل جڑ میں چھوٹے سے چھوٹا دائرہ جو بنا سکیں، یہ ہے نوے کی علامت، یہ ہے نوے کی علامت۔ طریقہ سمجھ میں آیا؟
اسی طرح یہ تھا دائیں ہاتھ میں، بائیں ہاتھ میں اسی طرح ہے: دائیں ہاتھ میں خِنْصَر، بِنْصَر اور وُسْطَى کس کے لیے استعمال کرتے تھے؟ اکائیوں کے لیے۔ بائیں ہاتھ میں یہی تین استعمال ہوں گے سینکڑوں کے لیے۔ وہاں دائیں ہاتھ میں جو ایک کی علامت تھی بائیں ہاتھ میں وہ ایک سو کی علامت ہے، دائیں ہاتھ میں جو دو کی علامت تھی بائیں ہاتھ میں وہ دو سو کی علامت ہے اس طرح۔ اور جیسے دائیں ہاتھ میں جو دہائیاں تھیں وہ سَبَّابَة اور إِبْهَام کے ذریعے، بائیں ہاتھ میں وہ ہزار کی علامتیں ہیں، کس کی؟ ہزار کی۔ دس کی علامت کیا تھی؟ کہ سَبَّابَة کو کیا رکھیں انگوٹھے کے— انگوٹھے کے درمیان میں رکھیں، پشت کی طرف نہیں لے کے جانا، درمیان میں انگوٹھے کے اس کے جوڑ پر رکھ دیں یہ کیا ہے؟ دس کی علامت۔ اور یہی علامت بائیں ہاتھ میں بنائیں تو اس کا معنی ایک ہزار۔ تو یہاں جو دس کی علامت اور بیس، تیس، چالیس کی علامت تھی دائیں ہاتھ میں وہی علامتیں بائیں ہاتھ میں ہزار، دو ہزار، تین ہزار، چار ہزار کی علامتیں ہیں، طریقہ سمجھ میں آیا؟
تو مثلاً میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں مثلاً اکیاون بتانا چاہتا ہوں، کیا بتانا چاہتا ہوں؟ اکیاون کا کیا طریقہ ہے؟ انگوٹھے کو ہتھیلی کے درمیان لے آئے یہ ہے پچاس کی علامت اور ادھر ایک کی علامت بنا لی خِنْصَر کے ذریعے، یہ ہے اکیاون۔ اب دیکھو یہ ہے باون، یہ ہے ترپن، یہ ہے چون، یہ ہے پچپن، یہ ہے چھپن، یہ ہے ستاون، یہ ہے اٹھاون، یہ ہے انسٹھ، اس طرح پورے ننانوے تک عدد اس دائیں ہاتھ کے ذریعے ہو جائیں گے، اور نو ہزار نو سو عدد کس کے ذریعے بیان ہوں گے؟ بائیں ہاتھ کے ذریعے۔ تو نو ہزار نو سو بائیں ہاتھ کے ذریعے اور ننانوے دائیں ہاتھ کے ذریعے تو کل کتنے ہو گئے؟ نو ہزار نو سو ننانوے۔ اور دس ہزار کی علامت یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں میں انگوٹھے اور سَبَّابَة کو ملا کر چونچ جیسی شکل بنا لیں، یہ ہے دس ہزار کی علامت بھئی، دونوں ہاتھوں کے ذریعے تو یہ کیا ہے؟ دس ہزار کی علامت ہے۔ یہ تھے عقود بھئی۔ اب اس میں دیکھو یہ اشارات ہیں، اس میں کوئی لفظ بولنا پڑتا ہے؟ نہیں، تو یہ سب دلالت کرنے والی چیزیں ہیں اور یہ سب غیرِ لفظ ہیں، لفظ نہیں ہیں۔ خطوط بھی کیا ہیں؟ غیرِ لفظ، عقود بھی کیا ہیں؟ غیرِ لفظ۔
اسی طرح ہے نُصُب بھئی، نُصُب۔ نُصُب جمع ہے نُصْبَةٌ کی، اور نُصْبَةٌ کہتے ہیں گاڑی ہوئی چیز۔ اس سے مراد یہ ہے یہ پرانے زمانے میں راستے میں مثلاً سفر کرتے تھے تو ہر روز جتنا سفر طے کیا جاتا تھا بیس تیس کلومیٹر کا اس پر ایک پتھر لگایا جاتا تھا ایک نشان، جس سے پتہ چلتا تھا کہ یہ ایک منزل ہو گئی ہے، دو ہو گئی ہیں، تین ہو گئی ہیں، ان کو نُصُب کہا جاتا تھا۔ مثلاً یہاں سے پشاور جانا ہے تو مثلاً بیس دن کا سفر ہے، ہر روز قافلہ فجر کے وقت چلتا اور دس گیارہ بجے دن کے جب ہو جاتے، تھوڑی گرمی ہو جاتی تو پڑاؤ ڈال دیا جاتا تھا۔ توجہ ہے؟ یہ دو چار چھ گھنٹے کا جو سفر ہوا اس میں بیس تیس کلومیٹر طے ہو گئے اور پھر پڑاؤ ڈال لیا جاتا تھا۔ تو اس طرح ہر منزل کے پتھر لگائے— پتھر لگے ہوتے تھے۔ تو جیسے آج کل بھی آپ دیکھتے ہیں، آج کل بھی دیکھتے ہیں آپ سڑک کے کنارے پتھر لگے ہوتے ہیں اور ان پر فاصلہ لکھا ہوتا ہے، لیکن یہ جو پتھر ہیں یہ نُصُب نہیں، یہ اس قبیل سے نہیں جس کا میں ذکر کر رہا ہوں، یہ خطوط کی قبیل سے ہے۔ ان پتھروں کو دیکھ کر آپ کو فاصلے کا پتہ چلتا ہے یا ان پر لکھی ہوئی تحریر سے فاصلے کا پتہ چلتا ہے؟ تحریر سے، تو وہ خطوط کی قبیل میں داخل ہیں یہ والے نُصُب۔ وہ جو نُصُب ہوتے تھے ان پر کچھ لکھا نہیں ہوتا تھا، بس وہ ان کو شمار کرتے جاتے تھے کہ مثلاً بیس گزر گئے ہیں تو پانچ یا چھ رہ گئے ہیں تو اتنے دن کا سفر باقی ہے، تو ان کو نُصُب کہا جاتا تھا۔ دیکھو وہ نُصُب کیا کر رہے ہیں؟ دلالت کر رہے ہیں فاصلہ کتنا ہو چکا اور کتنا رہتا ہے۔
اسی طرح إِشَارَات بھئی، اشارات مختلف قسم کے اشارات جو ہم نے مقرر کیے ہوئے ہیں، مثلاً جیسے ٹریفک کے اشارے ہیں یہ بھی کیا ہیں؟ اشارات۔ یا اسی طرح جیسے اشارات مقرر کر لیے جاتے ہیں کسی کام کے لیے، کوئی کسی کو کسی کام کے لیے آنکھوں سے اشارہ کر دیتا ہے وغیرہ، تو یہ سب کیا ہیں؟ اشارات، اور یہ لفظ غیرِ لفظ ہیں، یہاں پر لفظ نہیں۔ توجہ ہے؟ یہ ان سب میں وضع ہے: یہ تحریر میں بھی کیا ہے؟ وضع، یہ تحریر اس لفظ کے لیے وضع ہے۔ اسی طرح یہ جو عقود ہیں ان میں بھی کیا ہے؟ وضع ہے، مقرر کیا ہے۔ نُصُب بھی کیا تھے؟ ان میں بھی وضع تھی اس لیے مقرر کیے تھے۔ اشارات میں بھی کیا ہوتی ہے؟ وضع، مختلف قسم کے اشارے جو بھی ہو جائیں، بات سمجھ میں آ گئی؟ مختلف قسم کے اشارے۔ یہ جیسے، جیسے دیکھو ایک طالب علم تھا وہ امتحان دے رہا تھا، اس کو سوال نہیں تھے یاد، اس نے اپنے ساتھی سے کہا کہ بھئی میری تیاری نہیں ہے امتحان میں آپ نے میری مدد کرنی ہے، امتحان میں مدد کرنی ہے۔ تو اس ساتھی نے کہا بھئی مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کو کون سا سوال نہیں آتا؟ اس نے کہا بھئی تین سوال آئیں گے امتحان میں: اگر مجھے پہلا سوال نہ آیا تو میں یہ اپنا رومال نا اپنے سامنے نیچے رکھ لوں گا، کندھے سے اتار کر سامنے رومال رکھ لوں گا، تم سمجھ جانا اس کو پہلا سوال نہیں آتا تو اس میں میری مدد کرنا۔ اور اگر مجھے دوسرا سوال نہ آیا تو میں اپنی عینک اتار کر نیچے رکھ دوں گا، تم سمجھ جانا اس کو دوسرا سوال نہیں آتا۔ اور اگر مجھے تیسرا سوال نہ آیا تو میں اپنی ٹوپی اتار کر نیچے رکھ دوں گا، تم سمجھ جانا کہ مجھے تیسرا سوال نہیں آتا تو تم نے میری اس میں مدد کرنی ہے۔ دیکھا یہ اشارات کیا کر لیے؟ وضع کر لیے، متعین کر لیے آپس میں۔ تو چنانچہ جب اس طالب علم پرچہ شروع ہوا، تھوڑی دیر بعد اس نے مڑ کر دیکھا تو تینوں چیزیں نیچے رکھی ہوئی تھیں بھئی! تو یہ احوال ہوتے ہیں بعض کے بھئی۔
دیکھیے بھئی کتاب پر، کہتے ہیں: وَالدَّوَالُّ الْأَرْبَعُ وَهِيَ الْخُطُوطُ وَالْعُقُودُ وَالنُّصُبُ وَالْإِشَارَاتُ۔ وَالدَّوَالُّ لام مشدد ہے بھئی، وَالدَّوَالُّ الْأَرْبَعُ اور دوال اربعہ جو ہیں، وَهِيَ الْخُطُوطُ وَالْعُقُودُ وَالنُّصُبُ وَالْإِشَارَاتُ، اور یہ خطوط، عقود، نصب اور اشارات ہیں، یہ جو ہیں دوال اربعہ، غَيْرُ دَاخِلَةٍ فِيهِ وہ اس تعریف کے اندر داخل نہیں۔ بھئی دراصل بعض، میں نے بتایا اور علماء نے بھی کافیہ کی شروحات لکھی ہیں، تو بعض علماء نے ذکر کیا کہ یہ جو صاحب کافیہ ہیں انہوں نے جو کلمہ کی تعریف شروع کی: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ، یہ لَفْظٌ اس لیے لے کر آئے تاکہ دوال اربعہ کلمہ سے خارج ہو جائیں، کیونکہ ان میں سے کوئی بھی کلمہ نہیں۔ تحریریں وہ کلمہ ہیں؟ عقود کلمہ ہیں؟ نصب، اشارات ان میں سے کوئی بھی کلمہ نہیں، تو ان کو نکالنا ضروری تھا تو کس کے ذریعے نکالا؟ لفظ۔ جب لَفْظٌ کہہ دیا وہ تو لفظ نہیں ہیں تو وہ سب کیا ہو گئے؟ نکل گئے۔ ملا جامی بتا رہے ہیں کہ نہیں بھئی، یہ لفظ جو ہے جنس کے درجے میں ہے اور دوال اربعہ کو نکالنے کے لیے نہیں ہے، اس سے پہلے کوئی لفظ ذکر ہوتا اور دوال اربعہ اندر داخل ہوتے تو پھر لَفْظٌ کے ذریعے کیا کیا جاتا؟ ان کو نکالا جاتا، تو وہ داخل ہی نہیں ہیں تو ان کو نکالنے کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔
تو کہتے ہیں: وَالدَّوَالُّ الْأَرْبَعُ وَهِيَ الْخُطُوطُ وَالْعُقُودُ وَالنُّصُبُ وَالْإِشَارَاتُ غَيْرُ دَاخِلَةٍ فِيهِ، یہ اس میں داخل ہی نہیں ہیں یعنی اس تعریف کے اندر، فَلَا حَاجَةَ إِلَى قَيْدٍ يُخْرِجُهَا، لہٰذا ضرورت نہیں ہے ایسی قید کی يُخْرِجُهَا جو ان کو نکال دے۔ قید آیا نکرہ، اور نکرہ کے بعد یُخْرِجُ فعل آیا تو یہ اس کے لیے صفت بنے گا، تو ضرورت نہیں ہے إِلَى قَيْدٍ ایسی قید کی يُخْرِجُهَا جو ان دوال اربعہ کو نکال دے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔