Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-098

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 13 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 150
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی آگے سبق: وَلَمَّا كَانَ الْخَبَرُ الْمُعَرَّفُ فِيمَا سَبَقَ مُخْتَصًّا بِالْمُفْرَدِ لِكَوْنِهِ قِسْمًا مِنَ الْاِسْمِ، فَلَمْ يَكُنِ الْجُمْلَةُ دَاخِلَةً فِيهِ، أَرَادَ أَنْ يُشِيرَ إِلَى أَنَّ خَبَرَ الْمُبْتَدَأِ قَدْ يَقَعُ جُمْلَةً أَيْضًا، فَقَالَ: وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً اِسْمِيَّةً مِثْلُ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ وَفِعْلِيَّةً مِثْلُ زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، وَلَمْ يَذْكُرِ الظَّرْفِيَّةَ لِأَنَّهَا رَاجِعَةٌ إِلَى الْفِعْلِيَّةِ. مبتدا خبر کی بحث ہم پڑھ رہے ہیں بھئی، اور گزشتہ سبق میں صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا تھا کہ مبتدا کبھی کبھار نکرہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن ہر نکرہ مبتدا نہیں بنتا بلکہ وہ نکرہ جس کے اندر تخصیص آ جائے، وہ مبتدا بن سکتا ہے کیونکہ تخصیص کی وجہ سے اس کے اندر اشتراک قلیل ہوا اور وہ معرفہ کے قریب ہو گیا، اور قریب الی الشیء فی حکم الشیء ہوتی ہے، لہٰذا اب اس کا مبتدا بننا صحیح ہے۔ چنانچہ پھر انہوں نے تخصیص کے چھ طریقے ذکر کیے بھئی۔ پہلا طریقہ تھا تخصیص بالصفت بھئی، کہ صفت لا کر نکرہ میں تخصیص پیدا کر دی جائے۔ دوسرا طریقہ جو ہے تخصیص بعلم المتکلم کہلاتا ہے، اور یہ وہاں آتی ہے جہاں ہمزہ استفہام آئے أم متصلہ کے ساتھ۔ اور تیسرا طریقہ ہے تخصیص بالعموم بھئی، اور یہ وہاں آئے گی جہاں نکرہ تحت النفی آئے بھئی۔ تو نکرہ تحت النفی جب واقع ہوگا تو اس کے اندر عموم آ جائے گا اور پھر وہ اپنے تمام افراد کو شامل ہو جائے گا، تو گویا وہ تمام افراد کا ایک مجموعہ بن گیا، اور تمام افراد کا مجموعہ یہ تو امرِ واحد ہی ہے بھئی۔ تو لہٰذا یہاں پر احتمالات ختم ہو گئے، ایک ہی مجموعہ ہے وہ سارا ہی مراد ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں عموم کی وجہ سے تخصیص آ گئی بھئی۔ تو اس پر اشکال ہوتا تھا کہ عموم اور تخصیص یہ تو ایک دوسرے کی ضد ہیں بھئی۔ تخصیص کا معنی ہے اشتراک کو کم کرنا اور عموم کا معنی ہے اشتراک کو بڑھا دینا، افراد کا بڑھ جانا، تو یہ تو ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ تو بتلایا تھا کہ ہم نے تخصیص کا معنی کیا تھا کہ دیگر احتمالات کو کم کرنا یا ختم کرنا۔ اور یہاں پر بھی جب نکرہ کے اندر عموم آیا تو دیگر احتمالات بالکل ختم ہو گئے۔ یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ ایک ہے نفسِ تخصیص اور ایک ہے کمالِ تخصیص۔ نفسِ تخصیص یہ ہے کہ اشتراک کم ہو جائے اور کمالِ تخصیص یہ ہے کہ احتمالات بالکل ہی ختم ہو جائیں بھئی۔ تو جب نکرہ تحت النفی آئے گا تو تمام افراد مراد ہوں گے، تو یہاں دیکھو تمام احتمالات ختم ہو گئے، وہ سارا مجموعہ مراد ہے بھئی۔ اس کے بعد تیسرا تخصیص کا طریقہ جو تھا وہ تخصیص بالعدول من الجملۃ الفعلیۃ الی الجملۃ الاسمیۃ، کہ جملہ فعلیہ سے عدول کر کے جملہ اسمیہ بنا لینا تخصیص کے لیے بھئی۔ اور اس کی مثال انہوں نے ذکر کی شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ۔ یہ اصل میں کیا تھا؟ أَهَرَّ شَرٌّ ذَا نَابٍ۔ أَهَرَّ کے اندر هُوَ ضمیر مبدل منہ وہ فاعل ہے أَهَرَّ کے لیے، اور شَرٌّ اس سے بدل ہے بھئی۔ اور بدل جو ہے وہ بھی معنی کے اعتبار سے فاعل ہے بھئی، کیونکہ مبدل منہ اور بدل میں سے بدل مقصود ہوتا ہے۔ تو لہٰذا پھر اس شَرٌّ کو مقدم کر دیا گیا۔ پہلے کیا تھا؟ أَهَرَّ شَرٌّ ذَا نَابٍ، پھر شَرٌّ کو کیا کر دیا گیا؟ مقدم۔ سوال: پہلے أَهَرَّ شَرٌّ ذَا نَابٍ تھا، تو شَرٌّ کو فاعل بنا دیتے، آپ نے أَهَرَّ کے اندر ضمیر نکالی اور پھر اس کو مبدل منہ بنایا اور شَرٌّ کو اس سے بدل؟ تو وجہ یہ کہ اگر شَرٌّ کو ہم فاعل بناتے کہ یہ فاعل تھا، تو پھر بھئی فاعل کو تو فعل پر مقدم نہیں کیا جا سکتا۔ فاعلِ لفظی کو فعل پر مقدم نہیں کیا جا سکتا، ہاں فاعلِ معنوی کو فعل پر مقدم کیا جا سکتا ہے، اس لیے کہا کہ یہ پہلے أَهَرَّ شَرٌّ تھا لیکن اس وقت بھی شَرٌّ بدل بن رہا تھا، وہ فاعل نہیں تھا بھئی۔ پھر صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ یہ مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ کے معنی میں ہے۔ شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ کس معنی میں ہے؟ مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ کے معنی میں ہے۔ اور یعنی جیسے وہ تخصیص کے موقع پر استعمال ہوتا ہے اسی طرح یہ شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ یہ بھی تخصیص کے موقع پر استعمال ہوتا ہے۔ تو شَرٌّ جو مؤخر تھا اس کو مقدم کیا گیا، وَتَقْدِيمُ مَا حَقُّهُ التَّأْخِيرُ يُفِيدُ الْحَصْرَ وَالْقَصْرَ وَالتَّخْصِيصَ، تو اس وجہ سے اس کے اندر تخصیص آ گئی۔ تو حاصلِ کلام یہ کہ بھئی یہ جو متن میں آیا شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ، اس کے اندر بھی اسی طرح تخصیص ہے جیسے تخصیص مَا اور إِلَّا کے ساتھ آتی ہے، یعنی جیسے مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ کے اندر تخصیص ہے۔ مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ کے اندر جس طرح تخصیص ہے اور یہ تخصیص کے موقع پر استعمال ہوتا ہے، اسی طرح شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ کے اندر بھی تخصیص ہے اور یہ تخصیص کے موقع پر استعمال ہوتا ہے۔ اور مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ اس کے اندر تو شَرٌّ فاعل واقع ہو رہا ہے۔ مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ کے اندر تو شَرٌّ فاعل واقع ہو رہا ہے۔ تو جیسے اس جملے کے اندر فاعل یعنی شَرٌّ نے تخصیص حاصل کر لی، اسی طرح شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ کے اندر بھی یہ جو شَرٌّ جس کو مقدم کیا گیا، اس نے بھی اس فاعل کی طرح تخصیص حاصل کر لی۔ اس نے بھی اس فاعل یعنی شَرٌّ کی طرح تخصیص حاصل... بات سمجھ میں آ گئی؟ کہ جس طرح مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ کے اندر شَرٌّ فاعل ہے اور اس میں تخصیص ہے، اسی طرح شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ کے اندر جو شَرٌّ ہے اس میں بھی تخصیص ہے۔ تو اس کے اندر تخصیص آ گئی جس طرح فاعل کے اندر تخصیص آتی ہے، کیونکہ یہ اس فاعل یعنی شَرٌّ کے مشابہ ہے بھئی۔ کس طرح مشابہ ہے؟ کہ یہ شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ بھی تخصیص کے موقع پر استعمال ہوتا ہے جس طرح مَا أَهَرَّ ذَا نَابٍ إِلَّا شَرٌّ تخصیص کے موقع پر استعمال ہوتا ہے بھئی۔ پھر اس کے بعد صاحبِ جامی نے یہ بھی بتلایا تھا کہ شَرٌّ أَهَرَّ ذَا نَابٍ کے اندر جو تخصیص ہے وہ دو طرح ہو سکتی ہے۔ کیونکہ کتے کا بھونکنا دو طرح ہو سکتا ہے، ایک نباحِ معتاد ہے اور ایک نباحِ غیرِ معتاد ہے۔ تو جو نباحِ معتاد ہے وہ شر کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے اور خیر کی وجہ سے بھی۔ تو شر کے لیے احرار کا ثبوت ہوا تو خیر سے احرار کی نفی ہو گئی، اور یہی تخصیص ہے کہ مذکور کے لیے اثبات ہو تو غیرِ مذکور سے نفی ہو جائے۔ اور اگر نباحِ غیرِ معتاد مراد لیا جائے، نباح یعنی بھونکنا کتے کا، نباحِ غیرِ معتاد یعنی عادت کے برخلاف کتے کا بھونکنا مراد لیا جائے، وہ تو پھر صرف شر ہی شر کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تو پھر اس صورت میں کیسے تخصیص آئے گی؟ کہ مذکور کے لیے اثبات ہو تو غیرِ مذکور سے نفی بھی تو چاہیے۔ تو بتلایا تھا صاحبِ جامی نے کہ اس صورت میں پھر شر کی صفت جو ہے وہ مقدر نکال لیں گے: أَيْ شَرٌّ عَظِيمٌ أَهَرَّ ذَا نَابٍ۔ تو جب شرِ عظیم کے لیے احرار کا ثبوت ہوا تو شرِ حقیر سے احرار کی نفی ہو جائے گی، اور اس طرح اس میں تخصیص آ جائے گی۔ اور پھر اس کے بعد اگلی مثال تھی فِي الدَّارِ رَجُلٌ۔ اس کے اندر تخصیص آئی تقدیمِ خبر کی وجہ سے، فِي الدَّارِ رَجُلٌ۔ تو اس میں دیکھو رَجُلٌ نکرہ ہے لیکن مبتدا بن رہا ہے، کیونکہ اس کے اندر تخصیص آ گئی تقدیمِ خبر کی وجہ سے۔ اور اس کے اندر تخصیص کیسے آئی؟ صاحبِ جامی نے بتلایا کہ جب فِي الدَّارِ کہا گیا تو اس سے پتا چل گیا کہ آگے کوئی ایسی چیز آنے والی ہے کہ جس کا فِي الدَّارِ کے ساتھ موصوف ہونا صحیح ہے۔ اور اسی طرح سَلَامٌ عَلَيْكَ، اس کے اندر متکلم کی طرف نسبت کرنے کی وجہ سے تخصیص آ گئی۔ اس لیے کیونکہ یہ اصل میں تھا سَلَّمْتُ سَلَامًا عَلَيْكَ۔ پھر سَلَّمْتُ کو حذف کیا گیا تو سَلَامًا عَلَيْكَ رہ گیا۔ اور یہ سَلَامًا کا نصب بتلا رہا تھا کہ یہاں فعل محذوف ہے یعنی یہ جملہ فعلیہ ہے، اور پھر اس کو بدل دیا گیا جملہ اسمیہ کی طرف۔ کس کی طرف؟ پھر اس کو جملہ اسمیہ کی طرف بدل دیا گیا۔ اس لیے کیونکہ میں نے آپ کو بتلایا کہ جملہ فعلیہ حدوث اور تجدد پر دلالت کرتا ہے یعنی ایک چیز کا ہونا، اور جملہ اسمیہ جو ہے وہ ثبوت پر دلالت کرتا ہے۔ زَيْدٌ قَائِمٌ، اس میں یہ نہیں ذکر کہ زید پہلے کھڑا نہیں تھا اور پھر کھڑا ہوا، نہیں نہیں، بس زَيْدٌ قَائِمٌ اس میں زید کے لیے قیام کا ثبوت ہے، پہلے قیام تھا یا نہیں یہ اس میں ذکر نہیں۔ تو جملہ فعلیہ حدوث اور تجدد پر دلالت کرتا ہے اور جملہ اسمیہ ثبوت پر۔ پھر جملہ فعلیہ کے ساتھ کبھی قرینہ مل جائے تو وہ استمرار پر بھی دلالت کرتا ہے۔ استمرار کا معنی ہے ایک چیز کا بار بار ہونا، مسلسل ہونا، لگاتار ہونا، لیکن اس میں ایک چیز بار بار ہوتی ہے۔ تو جملہ فعلیہ جب اس کے ساتھ کوئی قرینہ مل جائے تو وہ استمرار پر بھی دلالت کرتا ہے، اور جبکہ جملہ اسمیہ وہ تو ثبوت پر دلالت کرتا ہے، اس کے ساتھ جب کوئی قرینہ مل جائے تو پھر وہ دوام پر دلالت کرتا ہے، یعنی ایک چیز دائماً دوسری چیز کے لیے ثابت ہے۔ تو استمرار اور دوام الگ الگ چیزیں ہیں، لیکن یاد رکھو یہ ایک دوسرے کی جگہ بھی استعمال ہو جاتے ہیں۔ کبھی استمرار بول کر دوام مراد لے لیتے ہیں اور کبھی دوام بول کر استمرار مراد لے لیتے ہیں۔ اور پھر آخر میں صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ بعض محققین فرماتے ہیں کہ نکرہ سے خبر دینے کا دارومدار وہ فائدے پر ہے، ان تخصیصات پر نہیں ہے۔ کیونکہ ان تخصیصات میں سے بعض کے اندر بڑی کمزور توجیہات کرنا پڑتی ہیں بھئی، اس کے بغیر بات بنتی نہیں ہے، جبکہ اصل دارومدار فائدے پر ہے بھئی۔ اگر نکرہ کے ذریعے کسی کو خبر دی جائے اور اس سے اس کو فائدہ حاصل ہوتا ہے تو یہ خبر دینا صحیح ہے۔ نکرہ سے خبر دینے سے فائدہ ہو معنی یہ ہے یعنی اس کو ایک نئی بات کا پتا چلے۔ اگر اس کو نئی بات کا پتا چلتا ہے نکرہ کے ذریعے خبر دینے سے تو نکرہ کے ذریعے خبر دینا صحیح ہے۔ جیسے كَوْكَبٌ انْقَضَّ السَّاعَةَ، ابھی ایک ستارہ ٹوٹ گیا۔ دیکھو آپ ساتھیوں کے سامنے جیسے ہی یہ ذکر کرتے ہیں، وہ بھی فوراً آسمان کی طرف دیکھتے ہیں، کیونکہ اس میں ایک نئی اور انوکھی بات ذکر کی گئی ہے۔ تو كَوْكَبٌ اگرچہ نکرہ ہے لیکن اس کے ذریعے خبر دینا صحیح ہے، کیونکہ اس سے مخاطب کو فائدہ ہوا، ایک نئی بات کا پتا چل گیا۔ اور اگر نکرہ کے ذریعے خبر دینے میں مخاطب کو کوئی فائدہ نہ ہو تو پھر اس کے ذریعے خبر دینا صحیح نہیں۔ جیسے آپ کسی سے کہتے ہیں رَجُلٌ قَائِمٌ۔ رَجُلٌ قَائِمٌ کا کیا معنی؟ کوئی آدمی کھڑا ہے۔ تو اس سے مخاطب کو کوئی نیا فائدہ حاصل نہیں ہوا، کیونکہ یہ تو ہر ایک جانتا ہے کہ دنیا میں کوئی نہ کوئی آدمی کھڑا ہوگا، بلکہ ایک کیا سینکڑوں ہزاروں کھڑے ہوں گے بھئی۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ اب آئیے آج کے سبق پر۔ کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ الْخَبَرُ الْمُعَرَّفُ فِيمَا سَبَقَ مُخْتَصًّا بِالْمُفْرَدِ لِكَوْنِهِ قِسْمًا مِنَ الْاِسْمِ، فَلَمْ يَكُنِ الْجُمْلَةُ دَاخِلَةً فِيهِ، أَرَادَ أَنْ يُشِيرَ إِلَى أَنَّ خَبَرَ الْمُبْتَدَأِ قَدْ يَقَعُ جُمْلَةً أَيْضًا. بھئی یہ تمہید ہے آگے آنے والے متن کے لیے۔ وَلَمَّا كَانَ الْخَبَرُ الْمُعَرَّفُ فِيمَا سَبَقَ مُخْتَصًّا بِالْمُفْرَدِ، یہ صاحبِ جامی تمہید باندھ رہے ہیں آگے آنے والے متن کے لیے۔ بھئی پہلے ذرا متن متن دیکھ لیجیے۔ کہتے ہیں: وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً مِثْلُ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ، وَزَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، فَلَا بُدَّ مِنْ عَائِدٍ، وَقَدْ يُحْذَفُ، وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا فَالْأَكْثَرُ أَنَّهُ مُقَدَّرٌ بِجُمْلَةٍ. بھئی یہاں سے صاحبِ کافیہ آپ کو بتلا رہے ہیں کہ خبر کبھی کبھار جملہ بھی ہوتی ہے بھئی، جملہ۔ اور پھر یاد رکھو یہ جو جملہ ہے یہ مستقل ہے، کسی چیز سے جڑنے کا محتاج نہیں۔ لیکن آپ پورا جملہ اس کو خبر بنانا چاہتے ہیں اور اس کو مبتدا کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں تو درمیان میں ربط ضروری ہے، اور وہ چیز جو ربط دے اس کو عائد کہتے ہیں۔ توجہ ہے؟ خبر کبھی کبھار جملہ واقع ہوتی ہے، وہ جملہ اسمیہ بھی ہو سکتی ہے اور جملہ فعلیہ بھی۔ اور جملہ تو مستقل ہے، اس میں تو بات پوری ہوتی ہے، وہ تو کسی سے جڑنے کا محتاج نہیں، لیکن آپ اس کو مبتدا کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں تو درمیان میں ربط ضروری ہے، اور وہ چیز جو ربط دے اس کو عائد کہتے ہیں۔ اور کبھی کبھار اس عائد کو حذف بھی کر لیا جاتا ہے۔ دیکھیے بھئی! کہتے ہیں وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً اور خبر کبھی کبھار جملہ ہوتی ہے۔ مِثْلُ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ جیسے زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ اس کے اندر دیکھو یہ زَيْدٌ یہ ہے مبتدائے اول بھئی، اور أَبُوهُ قَائِمٌ، یہ أَبُوهُ ہے مبتدائے ثانی، اور یہ قَائِمٌ خبر ہے مبتدائے ثانی کی۔ یعنی یہ خبر ہے أَبُوهُ کی۔ اور أَبُوهُ مبتدائے ثانی اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر یہ خبر بنے گا کس کے لیے؟ زید کے لیے۔ تو دیکھو پورا جملہ اسمیہ خبر بن رہا ہے مبتدا کے لیے۔ جی، ترکیب اس کی سنیں بھئی: زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدائے اول۔ توجہ ہے؟ أَبُوهُ، أَبُو مرفوع لفظاً مضاف۔ مرفوع کیوں؟ کیونکہ یہ بھی مبتدا ہے بھئی، اور مضاف ہے بھئی، اور هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ۔ اور یاد رکھو یہ هَا ضمیر راجع ہے زید کو، یہ ربط دے رہی ہے۔ یہ هَا ضمیر کس کو راجع ہے؟ زید کو۔ یہ ربط دے رہی ہے اس پورے جملے کو زید کے ساتھ یعنی مبتدا کے ساتھ۔ تو مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ ہوا مبتدائے ثانی۔ اور قَائِمٌ مرفوع لفظاً صیغہ اسمِ فاعل، اسمِ فاعل اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل۔ اور وہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ أَبُوهُ کو راجع ہے شاباش، کیونکہ یہ قَائِمٌ، أَبُوهُ کی خبر ہے زید کی خبر نہیں بھئی۔ تو قَائِمٌ شبہِ جملہ ہے، اور جس طرح جملے کو کسی چیز سے جوڑنے کے لیے ربط چاہیے اسی طرح شبہِ جملہ کو بھی جوڑنے کے لیے ربط چاہیے۔ تو قَائِمٌ کے اندر هُوَ ضمیر أَبُوهُ کو راجع، صیغہ اسمِ فاعل اپنے فاعل سے مل کر شبہِ جملہ ہو کر أَبُوهُ کے لیے خبر۔ أَبُوهُ مبتدائے ثانی اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر یہ خبر ہوا زید کے لیے۔ مبتدائے اول اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو دیکھو زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ، زید ہے مبتدا اور أَبُوهُ قَائِمٌ پورا جملہ اسمیہ اس کی خبر بن رہا ہے۔ اور انہوں نے آپ کو بتلایا کہ جملہ جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو درمیان میں ربط ضروری ہے، تو یہاں پر یہ أَبُوهُ کی هَا ضمیر زید کے ساتھ ربط دے رہی ہے۔ لہٰذا أَبُوهُ کو اگر ہٹا دیں اور یہاں پر عمرو لے آئیں: زَيْدٌ عَمْرٌو قَائِمٌ، تو ربط ختم ہو جائے گا، لہٰذا عَمْرٌو قَائِمٌ یہ خبر نہیں بن سکتا زَيْدٌ کے لیے۔ تو یہ أَبُوهُ اسی لیے لے کر آئے ہیں ربط دینے کے لیے، اگر اس کی جگہ کوئی اور لفظ لے آتے تو پھر ربط نہیں آنا تھا اور پھر یہ جملہ مبتدا کے لیے خبر نہیں بن سکتا تھا۔ اگلی مثال دیکھیے: زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ۔ زَيْدٌ ہے مرفوع لفظاً مبتدا۔ اب یہاں مبتدائے اول کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آگے جملہ فعلیہ آ رہا ہے۔ توجہ ہے؟ آپ جانتے ہیں ایک ہے جملہ اسمیہ، ایک ہے جملہ فعلیہ۔ جملہ اسمیہ میں مبتدا اور خبر آتے ہیں، اور جملہ فعلیہ کے اندر فعل اور فاعل یا نائب فاعل آتے ہیں۔ تو یہاں پر زَيْدٌ ہے مبتدا مرفوع لفظاً اور قَامَ فعل۔ أَبُوهُ، اس کے اندر أَبُو مرفوع لفظاً مضاف، هَا ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، اور یہ هَا ضمیر راجع ہے مبتدا کو بھئی یعنی زید کو، اور یہ اس کے ساتھ ربط دے رہی ہے۔ تو مضاف اپنے مضاف الیہ سے مل کر یہ فاعل ہوا قَامَ کے لیے۔ اور فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ خبر ہوئی زید مبتدا کے لیے۔ مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ تو دیکھو اس جملے کے اندر زَيْدٌ ہے مبتدا اور قَامَ أَبُوهُ یہ پورا جملہ فعلیہ اس کے لیے خبر بن رہا ہے۔ اور جملے کو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو درمیان میں ربط ضروری ہے، اور ربط عموماً کس کے ذریعے دیا جاتا ہے؟ غائب کی ضمیر کے ذریعے۔ اسی لیے أَبُوهُ دیکھو اس کے اندر ضمیر لے کر آئے۔ کیونکہ قَامَ کے اندر تو ضمیر نہیں ہے، قَامَ کے لیے تو أَبُوهُ اسمِ ظاہر فاعل آ گیا، لیکن ضمیر یا یوں کہیں ربط تو ضرور چاہیے تھا، تو اس لیے أَبُوهُ لائے۔ اگر اس أَبُوهُ کی جگہ عَمْرٌو آ جائے: زَيْدٌ قَامَ عَمْرٌو، پھر یہ قَامَ عَمْرٌو زید کے لیے خبر نہیں بن سکتا کیونکہ درمیان میں کوئی ربط نہیں ہے۔ تو معلوم ہوا خبر کبھی کبھار جملہ بھی ہوتی ہے، اور پھر وہ جملہ اسمیہ بھی ہو سکتی ہے اور جملہ فعلیہ بھی ہو سکتی ہے۔ اور پھر ایک اور قیمتی بات یاد رکھنا۔ یاد رکھو وہ جملہ جس کے اندر خبر جو ہے وہ جملہ ہو، تو وہ جملہ جس کے اندر خبر جملہ ہو اس جملے کو کہتے ہیں کبریٰ۔ یہ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ، تو اس جملے کے اندر دیکھو خبر کیا ہے؟ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ تو جس جملے کے اندر خبر پورا جملہ ہو اس جملے کو کہتے ہیں کبریٰ، اور یہ جو خبر ہے أَبُوهُ قَائِمٌ اس کو کہتے ہیں صغریٰ۔ اس کو کیا کہتے ہیں؟ صغریٰ۔ تو دیکھو کبریٰ وہ جملہ ہوتا ہے جس کے اندر خبر جملہ ہوتی ہے اور وہ کیا کہلاتی ہے؟ صغریٰ۔ تو اس کے اندر أَبُوهُ قَائِمٌ یہ ہے صغریٰ، اور زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ یہ سارا جملہ کبریٰ کہلائے گا۔ اسی طرح زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، یہ پورا جملہ کبریٰ ہے اور اس کے اندر قَامَ أَبُوهُ جو ہے یہ صغریٰ ہے بھئی۔ اور یاد رکھو یہ صرف مبتدا خبر کے اندر ایسا ہے۔ بھئی جملہ تو اور بھی چیزوں سے جڑتا ہے، جملہ کبھی کبھار صفت بھی بنتا ہے، جملہ جو ہے وہ حال بھی بنتا ہے، جملہ جو ہے موصول کا صلہ بھی بنتا ہے، لیکن اس صورت میں پھر صغریٰ اور کبریٰ کی اصطلاح استعمال نہیں ہوتی۔ کسی جملے کو صغریٰ کب کہیں گے؟ جب وہ خبر کی جگہ آئے۔ صفت کی جگہ آئے یا حال کی جگہ آئے یا صلے میں آئے پھر اس کو صغریٰ نہیں کہیں گے۔ تو صغریٰ صرف کس وقت کہیں گے؟ جب وہ خبر کے مقام میں آئے اور مبتدا کے ساتھ جڑ رہا ہو بھئی۔ اور پھر دوسری بات یہ یاد رکھنا: یاد رکھو بعض جملوں کا محلِ اعراب ہوتا ہے اور بعض جملے ایسے ہوتے ہیں جن کا کوئی محلِ اعراب نہیں ہوتا۔ جیسے دیکھو یہ جو مثال آئی زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ، اس کے اندر مبتدا کیا ہے؟ زَيْدٌ۔ اور اس کی خبر کیا ہے؟ أَبُوهُ قَائِمٌ، یہ پورا جملہ اس کی خبر ہے۔ اور خبر کیا ہوتی ہے؟ مرفوع۔ لہٰذا یہ پورا جملہ محلاً مرفوع ہے، کیونکہ جملہ مبنیات میں سے ہے، حتیٰ کہ بعض علماء تو فرماتے ہیں یہ مبنی الاصل ہے۔ تو یہ أَبُوهُ قَائِمٌ محلاً مرفوع ہے کیونکہ خبر ہے اور خبر مرفوع ہوتی ہے۔ اسی طرح زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، اس کے اندر یہ جو قَامَ أَبُوهُ جملہ فعلیہ ہے یہ محلاً مرفوع ہے کیونکہ خبر ہے۔ تو جملے کے لیے کبھی کبھار محلِ اعراب ہوتا ہے، مثلاً جملہ خبر بنے تو وہ مرفوع ہوگا۔ کبھی کبھار جملہ صفت بنتا ہے اور صفت کا وہی اعراب ہوتا ہے جو موصوف کا ہوتا ہے۔ اسی طرح کبھی کبھار جملہ مضاف الیہ بنتا ہے اور مضاف الیہ مجرور ہوتا ہے۔ اسی طرح کبھی کبھار جملہ مفعول بہ بنتا ہے اور مفعول بہ منصوب ہوتا ہے۔ یہ دیکھو قَالَ کے لیے آگے مقولہ چاہیے، تو یہ جو مقولہ ہوتا ہے یہ مفعول بہ ہوتا ہے قَالَ کے لیے، تو یہ منصوب ہوتا ہے محلاً۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بعض جملوں کے لیے کیا ہوتا ہے؟ محلِ اعراب ہوتا ہے۔ اور جبکہ بعض جملے جو ہیں ان کے لیے کوئی محلِ اعراب نہیں ہوتا، تو ان کے لیے کہیں گے لَا مَحَلَّ لَهُ مِنَ الْإِعْرَابِ۔ مثلاً آپ کے سامنے میں ایک جملہ ذکر کرتا ہوں: زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ یہ أَبُوهُ قَائِمٌ تو خبر ہے، یہ تو محلاً مرفوع ہے، لیکن زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ یہ جو پورا جملہ ہے اس کا کوئی محلِ اعراب نہیں۔ اس کا کوئی محلِ اعراب نہیں۔ ہاں یہ کتاب کے اندر جو آیا نا زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ، اس کا محلِ اعراب ہے کیونکہ اس سے پہلے مِثْلُ کا لفظ آ رہا ہے، اور مِثْلُ ہے مضاف اور زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ کیا ہے؟ مضاف الیہ۔ تو ویسے اگر آپ کہیں تو زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ اس کا کوئی محلِ اعراب نہیں ہے۔ بات سمجھ میں... اسی طرح جو موصول کا صلہ ہے اس کا بھی کوئی اعراب نہیں ہوتا بھئی۔ تو بس حاصلِ کلام یہ یاد رکھو: جملے پر اگر کوئی عامل داخل ہو رہا ہے تو پھر اس کا محلِ اعراب ہوگا، اگر کوئی عامل نہیں تو کوئی محلِ اعراب نہیں ہے بھئی، کوئی محلِ اعراب نہیں۔ اور پھر اسی طرح یاد رکھو بعض اوقات ایک جملے کا عطف کیا جاتا ہے دوسرے جملے پر، اور آپ جانتے ہیں معطوف کا وہی حکم ہوتا ہے جو معطوف علیہ کا۔ تو اگر جو معطوف علیہ جملہ ہے اس کے لیے کوئی محلِ اعراب ہے تو معطوف کے لیے بھی وہی محلِ اعراب ہوگا، اور اگر معطوف علیہ جملے کے لیے کوئی محلِ اعراب نہیں تو پھر اس صورت میں معطوف کے لیے بھی کوئی محلِ اعراب نہیں ہوگا بھئی۔ پھر اسی طرح ایک اور بات یاد رکھنا بھئی، یاد رکھنا: جملہ جو ہے ایک جملہ استئنافیہ کہلاتا ہے، ایک جملہ ابتدائیہ اور ایک جملہ استئنافیہ۔ جملہ ابتدائیہ وہ ہے جو بالکل کلام کے آغاز میں آئے، یعنی آپ کوئی بات شروع کرتے ہیں اور شروع میں آغاز میں آپ جملہ لے کر آئیں گے اس کو کیا کہیں گے؟ جملہ ابتدائیہ کہیں گے۔ اور جملہ استئنافیہ اس کو کہتے ہیں جو درمیانِ کلام میں آئے۔ درمیانِ کلام میں جب ایک بات پوری ہو جائے آپ کوئی نئی بات شروع کر دیں جس کا ماقبل سے تعلق نہ ہو، تو اس کو جملہ استئنافیہ کہتے ہیں یا جملہ مستأنفہ کہتے ہیں۔ درمیانِ کلام میں کہیں پر بھی ایک جملہ گزر چکا، بس اب آگے اگلا جملہ دوسرا لانا چاہتے ہیں یا تیسرا چوتھا جو بھی جملہ لا رہے ہیں، لیکن وہ ایسا جملہ ہے جس کا ماقبل سے اعراب وغیرہ کے اعتبار سے کوئی تعلق نہیں ہے، الگ بات شروع کر رہے ہیں، تو اس کو جملہ استئنافیہ کہتے ہیں یا جملہ مستأنفہ کہتے ہیں۔ اسی طرح ایک جملہ اعتراضیہ ہوتا ہے، یا اسی کو جملہ معترضہ بھی کہتے ہیں، جملہ اعتراضیہ یا جملہ معترضہ۔ جملہ معترضہ وہ ہے جو دو ایسی چیزوں کے درمیان آئے جن میں باہم تلازم ہو۔ جملہ معترضہ ایسی دو چیزوں کے درمیان آئے جن میں تلازم ہے، جو ایک دوسرے کی محتاج ہیں۔ مثلاً مبتدا اور خبر ایک دوسرے کے محتاج ہیں، تو مبتدا اور خبر کے بیچ میں کوئی جملہ آ جائے تو اس کو جملہ معترضہ کہیں گے۔ مثلاً میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں زَيْدٌ عَالِمٌ۔ زَيْدٌ مبتدا عَالِمٌ خبر۔ میں درمیان میں دعا بھی دیتا ہوں: زَيْدٌ رَحِمَهُ اللهُ عَالِمٌ۔ دیکھا؟ اب یہ جو رَحِمَهُ اللهُ درمیان میں میں لے کر آیا کس کے درمیان لایا؟ مبتدا اور خبر کے درمیان۔ اس کا ان سے تعلق تو ہے لیکن ان دو اجزاء کے بیچ میں آ گیا، زید کے لیے یہ دعا ہے بھئی۔ تو اس کو جملہ معترضہ کہتے ہیں۔ اسی طرح فعل اور فاعل کے درمیان کوئی جملہ آ جائے تو فعل اور فاعل بھی باہم ایک دوسرے کے محتاج ہیں، تو یہ درمیان میں جو جملہ ہے اس کو کیا کہیں گے؟ جملہ معترضہ۔ اسی طرح ذوالحال اور حال کے درمیان کوئی جملہ آ جائے تو اس کو بھی کیا کہیں گے؟ جملہ معترضہ۔ اسی طرح قسم اور جوابِ قسم کے درمیان آ جائے جملہ تو اس کو بھی کیا کہیں گے؟ جملہ معترضہ۔ اسی طرح شرط اور جزا کے درمیان کوئی جملہ آ جائے اس کو بھی کیا کہیں گے؟ جملہ معترضہ۔ موصوف اور صفت کے درمیان آ جائے، اسمِ موصول اور صلے کے درمیان آ جائے، اس کو جملہ معترضہ کہیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ جملہ استئنافیہ کسے کہتے ہیں؟ کہ درمیانِ کلام میں کوئی نئی بات شروع کر دی جائے، ماقبل سے الگ بات شروع کر دی جائے، اعراب وغیرہ کے اعتبار سے ماقبل کے ساتھ اس کا تعلق نہ ہو، اس کو جملہ استئنافیہ یا جملہ مستأنفہ کہتے ہیں۔ اور جملہ معترضہ کسے کہتے ہیں؟ جو دو ایسے اجزاء کے درمیان آئے جو باہم ایک دوسرے کے ساتھ لازم ہیں، ایک دوسرے کے محتاج ہیں، جیسے مبتدا اور خبر کے درمیان، فعل اور فاعل کے درمیان، قسم جوابِ قسم کے درمیان، شرط اور جزا کے درمیان، ذوالحال اور حال کے درمیان، موصوف صفت کے درمیان، موصول صلے کے درمیان وغیرہ، تو پھر اس کو کیا کہیں گے؟ جملہ معترضہ کہیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں: وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً مِثْلُ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ وَزَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، اور خبر کبھی کبھار جملہ ہوتی ہے جیسے زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ اور زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ۔ فَلَا بُدَّ مِنْ عَائِدٍ، تو پھر عائد کا ہونا ضروری ہے۔ جو بھی چیز ربط دے اس کو عائد کہتے ہیں، اور عموماً ربط جو دیا جاتا ہے وہ غائب کی ضمیر کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ یاد رکھو جملے کو جس چیز سے بھی جوڑنا ہو درمیان میں ربط ضروری ہے، اور اسی طرح شبہِ جملہ جو ہے اس کا بھی یہی حکم ہے۔ تو جملہ مستقل ہے وہ کسی چیز سے جڑنے کا محتاج نہیں لیکن آپ اس کو کسی چیز سے جوڑنا چاہتے ہیں تو درمیان میں ربط چاہیے۔ اور جملہ کبھی کبھار خبر بنتا ہے، خبر کو مبتدا سے جوڑتے ہیں تو اس جملے کے اندر ایک ضمیر چاہیے جو مبتدا کی طرف لوٹے۔ اسی طرح کبھی کبھار پورا جملہ صفت بنتا ہے موصوف کے لیے اور صفت کو کس سے جوڑتے ہیں؟ موصوف سے، تو اس جملے کے اندر ایک ضمیر چاہیے جو موصوف کی طرف لوٹے۔ اسی طرح پورا جملہ صلہ بنتا ہے اور صلے کو جوڑتے ہیں اسمِ موصول کے ساتھ، تو اس صلے کے اندر ایک ضمیر چاہیے جو موصول کی طرف لوٹے۔ اسی طرح پورا جملہ کبھی حال بنتا ہے اور حال کو ذوالحال سے جوڑا جاتا ہے، یہ حال اس ذوالحال کی حالت بیان کر رہا ہے، تو ربط ضروری ہے، تو اس کے اندر عموماً کوئی غائب کی ضمیر ہوگی جو اس کی طرف لوٹے۔ اور پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ مرجع صرف غائب کی ضمیر کا ہوتا ہے، متکلم اور مخاطب کا مرجع نہیں۔ کیونکہ متکلم جو ہے وہ ہے بات کرنے والا اور مخاطب وہ ہے جس کے ساتھ بات کی جا رہی ہے، تو دونوں آمنے سامنے ہیں۔ متکلم بات کرنے والا اور مخاطب بات کو سننے والا یعنی جس سے بات کی جا رہی ہے، تو دونوں آمنے سامنے ہیں، ان کے اندر کوئی اشتباہ نہیں۔ جبکہ هُوَ ضمیر غائب کی ہے اس میں اشتباہ ہوگا کہ اس سے کیا چیز مراد ہے؟ کوئی انسان مراد ہے، کوئی حیوان مراد ہے، کوئی پہاڑ مراد ہے، کوئی درخت مراد ہے، کیا چیز مراد ہے؟ تو اس کے لیے مرجع چاہیے۔ تو کہتے ہیں جملہ کبھی کبھار خبر بھی ہوتا ہے، فَلَا بُدَّ مِنْ عَائِدٍ تو عائد کا ہونا ضروری ہے، وَقَدْ يُحْذَفُ اور کبھی کبھار جو ہے عائد کو حذف کر لیا جاتا ہے۔ وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا فَالْأَكْثَرُ أَنَّهُ مُقَدَّرٌ بِجُمْلَةٍ، اور وہ خبر جو ظرف واقع ہو تو اکثر نحویوں کے نزدیک وہ مقدر بجملہ ہوگا یعنی مؤول بجملہ ہوگا، یعنی جملے کے ساتھ اس کی تاویل کی جائے گی۔ جملے کے ساتھ اس کی تاویل کی جائے گی۔ دیکھیے بھئی اپنے سامنے ذرا ایک جملہ لکھیے بھئی: زَيْدٌ فِي الدَّارِ، زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ ترکیب سنو: زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، فِي جارہ، الدَّارِ مجرور لفظاً۔ جار مجرور مل کر متعلق کس سے ہوں گے؟ ثَابِتٌ یا ثَبَتَ سے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ جار مجرور جب بھی کلام میں آ جائیں وہ آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک سے ضرور متعلق ہوں گے۔ یا تو وہ متعلق ہوں گے فعل سے، یا مصدر سے، یا اسمِ فاعل، یا اسمِ مفعول، یا صفتِ مشبہ، یا اسمِ تفضیل، یا مبالغے کے صیغے، یا اسمِ فعل کے ساتھ۔ تو ان آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک سے متعلق ہوں گے۔ اگر عبارت میں ان میں سے کوئی مذکور ہو اور وہ جار مجرور اس سے جڑ سکتے ہوں تو اسی سے جوڑ دیں گے۔ اور اگر عبارت میں ان آٹھ میں سے کوئی بھی نہ ہو یا موجود تو ہیں لیکن ان کے ساتھ یہ جڑ نہیں سکتا تو پھر اس کے لیے محذوف نکالیں گے۔ اور جار مجرور کا متعلق اگر عبارت میں ذکر ہو تو ان کو ظرفِ لغو کہتے ہیں، اور اگر جار مجرور کا متعلق جو ہے محذوف ہو تو پھر اس کو ظرفِ مستقر کہتے ہیں۔ تو دیکھو زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ یہ فِي الدَّارِ جار مجرور ہے اور اس جار مجرور کو بھی مجازاً ظرف کہتے ہیں۔ تو اس کے لیے متعلق چاہیے، اور یہاں پر ان آٹھ چیزوں میں سے کوئی بھی چیز نہیں ہے، تو پھر اس کے لیے کیا نکالیں گے؟ ثَبَتَ یا ثَابِتٌ۔ یعنی افعالِ عامہ سے نکالیں گے کوئی فعل یا صفت کا صیغہ۔ افعالِ عامہ کون کون سے ہیں؟ کون، ثبوت، وجود، حصول۔ اور بھی ہیں لیکن زیادہ مشہور یہ ہیں: کون، ثبوت، وجود، حصول۔ ان سب کا معنی ہے ہونا، ہونا۔ پھر یہ افعالِ عامہ سے فعل بھی نکال سکتے ہیں اور صفت کا صیغہ بھی۔ فعل جیسے ثَبَتَ، كَانَ، حَصَلَ، یا وُجِدَ۔ اور صفت کا صیغہ بھی نکال سکتے ہیں: كَائِنٌ، ثَابِتٌ، حَاصِلٌ، یا مَوْجُودٌ۔ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ کون، ثبوت اور حصول ان سے صفت کا صیغہ نکالنا ہے تو اسمِ فاعل نکالیں، اور فعل کا صیغہ نکالنا ہے تو فعلِ معروف نکالیں۔ کون سے كَائِنٌ یا كَانَ، ثبوت سے ثَابِتٌ یا ثَبَتَ، حصول سے حَاصِلٌ یا حَصَلَ۔ اور وجود سے اگر صفت کا صیغہ نکالنا چاہتے ہیں تو اسمِ مفعول نکالیں یعنی مَوْجُودٌ، اور اگر آپ اس سے فعل نکالنا چاہتے ہیں تو فعلِ مجہول نکالیں یعنی وُجِدَ بھئی۔ تو یہاں کیا آیا؟ زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ ثَابِتٌ سے۔ توجہ ہے؟ ثَابِتٌ۔ ثَابِتٌ مرفوع لفظاً صیغہ اسمِ فاعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل۔ تو اسمِ فاعل اپنے فاعل اور متعلق جو ہے یعنی فِي الدَّارِ، اس سے مل کر شبہِ جملہ ہو کر یہ خبر ہوئی مبتدا کے لیے۔ اور اس میں ربط رہ گیا بھئی، ربط بڑا ضروری ہے، ربط کے بغیر نہ جملہ کسی چیز سے جڑے گا اور نہ شبہِ جملہ۔ تو ربط دیں بھئی۔ ثَابِتٌ شاباش، ثَابِتٌ کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل ہے جو زید یعنی مبتدا کی طرف لوٹ رہی ہے۔ تو اسمِ فاعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر شبہِ جملہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ زَيْدٌ فِي الدَّارِ، أَيْ زَيْدٌ ثَابِتٌ فِي الدَّارِ۔ تو خبر کو کیا بنایا آپ نے؟ شبہِ جملہ۔ اور آپ چاہیں تو ثَبَتَ بھی نکال سکتے ہیں، اور پھر باقی ترکیب اسی طرح ہوگی: ثَبَتَ فعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو راجع؟ زید کو۔ ثَبَتَ فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ خبر ہوئی مبتدا کے لیے، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ تو ثَابِتٌ نکالیں گے تو یہ شبہِ جملہ بنے گا، ثَبَتَ نکالیں گے تو یہ جملہ فعلیہ ہو کر خبر بنے گا۔ تو یاد رکھو، یاد رکھو بصرہ کے اکثر نحوی فرماتے ہیں کہ ثَبَتَ فعل نکالنا بہتر ہے، ثَبَتَ فعل نکالیں گے۔ اور جبکہ کوفہ کے نحوی فرماتے ہیں کہ ثَابِتٌ یہاں نکالیں گے۔ توجہ ہے؟ تو آپ کے لیے دونوں جائز ہیں، ثَبَتَ بھی نکال سکتے ہیں اور ثَابِتٌ۔ البتہ بصرہ والے اکثر نحوی فرماتے ہیں کہ ثَبَتَ نکالیں گے، ثَبَتَ اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ بنے گا بھئی، تو یہ فِي الدَّارِ کس تاویل میں ہو جائے گا؟ جملے کی تاویل میں۔ توجہ ہے؟ فِي الدَّارِ کے لیے کیا نکالیں گے؟ ثَبَتَ، اور ثَبَتَ فعل ہے یہ اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر کیا بنے گا؟ جملہ فعلیہ ہو کر یہ خبر بنے گا مبتدا کے لیے۔ تو بصرہ کے نحوی فرماتے ہیں کہ یہ جو فِي الدَّارِ تھا اس کی تاویل جملے کے ساتھ کی جائے گی، یعنی فعل کو وہاں مقدر مانا جائے گا، صفت کے صیغے کو مقدر نہیں مانیں گے کیونکہ صفت کا صیغہ ثَابِتٌ وغیرہ جو ہے وہ تو جملہ نہیں بنتا وہ تو شبہِ جملہ بنتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو بصرہ والے کیا کہتے ہیں کہ فعل کے ساتھ اس کی تاویل کی جائے گی، کیونکہ عمل کے اندر اصل فعل ہے۔ اس فِي الدَّارِ نے متعلق ہونا ہے تو ثَبَتَ سے اس کو جوڑو کیونکہ ثَبَتَ فعل ہے اور عمل کے اندر اصل فعل ہے، تو جب مقدر ہی نکالنا ہے تو جو عمل کے اندر اصل ہے اس کو مقدر نکالنا بہتر ہے۔ جبکہ کوفہ والے کہتے ہیں کہ نہیں، صفت کا صیغہ مقدر نکالیں گے یعنی یہ جو ظرف ہے فِي الدَّارِ اس کے لیے ثَابِتٌ نکالیں گے۔ وجہ یہ، وجہ یہ کہ یہ خبر ہے اور خبر کے اندر اصل یہ ہے کہ وہ مفرد ہونی چاہیے، جملہ نہیں بلکہ مفرد ہونی چاہیے بھئی۔ تو زَيْدٌ فِي الدَّارِ، تو اس کے اندر جو فِي الدَّارِ آیا بصرہ والے کیا فرماتے ہیں؟ کہ اس کی تاویل جملہ کے ساتھ کی جائے گی یعنی اس کے لیے فعل مقدر نکالیں گے کیونکہ فعل عمل کے اندر اصل ہے۔ اور کوفہ والے کیا فرماتے ہیں کہ زَيْدٌ فِي الدَّارِ کے اندر جو فِي الدَّارِ ہے اس کی تاویل مفرد کے ساتھ کی جائے گی یعنی اس کے لیے صفت کا صیغہ مقدر نکالیں گے، اس لیے کیونکہ خبر کے اندر اصل مفرد ہونا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا اور وہ خبر جو واقع ہو ظَرْفًا اس حال میں کہ وہ ظرف ہو۔ توجہ ہے؟ توجہ سے سنو، وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا اور وہ خبر جو واقع ہو ظَرْفًا اس حال میں کہ وہ ظرف ہو۔ یہ حال ہے اور یاد رکھو حال کا ترجمہ بامحاورہ آپ کرنا چاہتے ہیں، اردو میں تو اس طرح استعمال نہیں ہوتا وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا اس حال میں کہ وہ کیا ہو ظرف ہو، تو بامحاورہ ترجمہ کرنا چاہیں تو وہ جو حال ہو اس کو جملے کے اندر ہی لے جایا کریں۔ تو اس کا ترجمہ یوں کریں گے: وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا اور وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو، وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو۔ دوسری مثال کر لیں: جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا، جَاءَنِي زَيْدٌ رَاكِبًا یہ رَاكِبًا حال ہے۔ آیا میرے پاس زید اس حال میں کہ وہ سوار تھا۔ لیکن بامحاورہ ترجمہ یہ نہیں، اردو میں اس طرح نہیں استعمال ہوتا میرے پاس زید آیا اس حال میں کہ وہ سوار تھا، بلکہ وہ جو حال ہے اس کو جملے کے اندر لے جاتے ہیں: میرے پاس زید سوار ہو کر آیا، میرے پاس زید سوار ہو کر آیا۔ دیکھو کتنا بہترین ترجمہ ہو گیا۔ تو کہتے ہیں وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا اور وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو فَالْأَكْثَرُ أَنَّهُ مُقَدَّرٌ بِجُمْلَةٍ تو اکثر نحویوں کے نزدیک وہ خبر جو ہے وہ مقدر ہوگی یعنی مؤول ہوگی بِجُمْلَةٍ کس کے ساتھ؟ جملے کے ساتھ یعنی اس کی تاویل جملے کے ساتھ کی جائے گی یعنی اس کے لیے فعل مقدر نکالیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اب آئیے آج کے سبق پر۔ کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ الْخَبَرُ الْمُعَرَّفُ فِيمَا سَبَقَ مُخْتَصًّا بِالْمُفْرَدِ لِكَوْنِهِ قِسْمًا مِنَ الْاِسْمِ، فَلَمْ يَكُنِ الْجُمْلَةُ دَاخِلَةً فِيهِ، أَرَادَ أَنْ يُشِيرَ إِلَى أَنَّ خَبَرَ الْمُبْتَدَأِ قَدْ يَقَعُ جُمْلَةً أَيْضًا. بھئی یہ آگے آنے والے متن کے لیے تمہید باندھ رہے ہیں شارحِ جامی۔ آگے متن میں آیا وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً، یہ متن آگے آ رہا ہے کہ خبر کبھی کبھار جملہ ہوتی ہے، تو صاحبِ جامی اس کے لیے تمہید باندھ رہے ہیں بھئی کہ پیچھے خبر کی جو تعریف ذکر ہوئی تھی کہ خبر وہ اسم ہے جو خالی ہو عواملِ لفظیہ سے اور مسند بہ ہو اور مذکورہ صفت سے مغایر ہو یعنی مبتدا کی قسمِ ثانی سے مغایر ہو، کہتے ہیں کہ وہ اس خبر کی تعریف تھی جو مفرد ہوتی ہے یعنی جو اسم ہوتی ہے۔ حالانکہ خبر تو کبھی کبھار جملہ بھی آتی ہے، تو اب آگے وہ خبر کی وہ دوسری قسم بتلانا چاہتے ہیں یعنی دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ وہ خبر کی تقسیم کر رہے ہیں یہاں سے کہ خبر کی ایک اور قسم بھی ہے اور وہ خبر ہے جو جملہ ہوتی ہے بھئی۔ اور اس کو وہاں اس لیے ذکر کیا کیونکہ خبر کے اندر مفرد ہونا اصل ہے، تو لہٰذا جب تعریف کی تو اس خبرِ مفرد کی تعریف کی، لیکن کبھی کبھار خبر جملہ بھی ہوتی ہے تو اس کو اب صاحبِ کافیہ ذکر کریں گے بھئی، تو صاحبِ جامی اس کے لیے تمہید باندھ رہے ہیں۔ بھئی یاد رکھو فاعل جو ہے وہ بھی اسم ہوتا ہے، اسی طرح مفعول ما لم یسمَّ فاعلہ وہ بھی اسم ہے، اسی طرح مبتدا وہ بھی اسم ہے۔ تو ان کے اندر جب ان کی بات پیچھے ذکر ہوئی تھی مثلاً فاعل کا ذکر آیا تو وہاں صاحبِ جامی نے ذکر کیا تھا کہ فاعل وہ اسم ہے لیکن وہ عام ہے چاہے حقیقتاً اسم ہو چاہے حکماً اسم ہو۔ توجہ ہے؟ اور اسی طرح جب مبتدا کی بات آئی تو وہاں بھی ذکر کیا کہ مبتدا اسم کا نام ہے لیکن وہ عام ہے چاہے وہ لفظاً مبتدا ہو اور چاہے وہ تقدیراً مبتدا ہو۔ اور اسی طرح جب خبر کی تعریف آئی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ خبر وہ اسم ہے جو عواملِ لفظیہ سے خالی ہو، وہاں میں نے ذکر کیا تھا جب یہ خبر کی تعریف ہم پڑھ رہے تھے کہ اسم ہونا عام ہے کبھی حقیقتاً اسم ہوگا اور کبھی حکماً اسم ہوگا اس لیے کیونکہ خبر ہمیشہ اسم نہیں ہوتی، کبھی کبھار خبر جملہ بھی ہوتی ہے تو اس کو بھی خبر کی تعریف میں داخل کرنا ہے۔ توجہ ہے؟ تو وہاں پر میں نے بتلایا تھا کہ خبر کا اسم ہونا عام ہے چاہے حقیقتاً اسم ہو چاہے حکماً اسم ہو۔ اور حقیقتاً اسم جیسے زَيْدٌ قَائِمٌ، تو دیکھو اس میں قَائِمٌ حقیقتاً اسم ہے اور یہ خبر ہے بھئی۔ اور کبھی کبھار حکماً اسم ہوگا جیسے زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ، زَيْدٌ ہے مبتدا اور أَبُوهُ قَائِمٌ پورا جملہ اس کی خبر ہے، اب یہ تو اسم نہیں لیکن یہ بھی اسم کے حکم میں ہے تو یہ حکماً اسم ہے۔ حکماً اسم ہونے کا کیا معنی؟ کہ اس کو مفرد کے ساتھ تعبیر کیا جا سکے، جیسے زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ یہ جو أَبُوهُ قَائِمٌ پوری خبر ہے اس کو قَائِمُ الْأَبِ کے ساتھ تعبیر کیا جا سکتا ہے، کہ زَيْدٌ قَائِمُ الْأَبِ زید جو ہے وہ قَائِمُ الْأَبِ ہے بھئی۔ اور میں نے یہ بھی بتلایا تھا آپ کے ذہن میں یہ اشکال نہ آئے کہ أَبُوهُ قَائِمٌ کو ہم نے قَائِمُ الْأَبِ سے تعبیر کیا اور قَائِمُ الْأَبِ یہ تو مفرد نہیں ہے، یہ تو مضاف مضاف الیہ ہیں، یہ تو ابھی بھی مرکب ہے، اس کے اندر تو ابھی بھی دو لفظ ہیں۔ میں نے بتلایا تھا کہ زَيْدٌ قَائِمُ الْأَبِ اس کے اندر یہ قَائِمٌ خبر ہے اور الْأَبِ وہ تو مضاف الیہ ہے بھئی، اور خبر قَائِمٌ بن رہی ہے، الْأَبِ خبر نہیں بن رہی۔ تو وہاں میں نے بتلایا تھا کہ خبر کا اسم ہونا عام ہے چاہے وہ حقیقتاً اسم ہو چاہے حکماً اسم ہو، اور حکماً اسم میں کس کو داخل کیا تھا؟ جملے کو، اور حکماً اسم ہونے کا کیا معنی؟ کہ اس کو مفرد کے ساتھ تعبیر کیا جا سکے۔ لیکن صاحبِ جامی کو یہ تقریر پسند نہیں، وہاں انہوں نے اسم ذکر کیا اور اسم سے وہ اسم مراد لیا جو حقیقتاً اسم ہو جو مفرد ہو بھئی۔ اور آگے یہاں اب بتلا رہے ہیں کہ چونکہ وہ جو پیچھے خبر کی تعریف آئی تھی اس کے اندر تو وہ خبر داخل نہیں جو جملہ ہوتی ہے، لہٰذا اب آگے باقاعدہ خبر کی تقسیم کرنے لگے ہیں صاحبِ کافیہ اور بتلا رہے ہیں کہ خبر کبھی کبھار جملہ بھی ہوتی ہے۔ حاصلِ کلام کیا؟ کہ پیچھے خبر کی تعریف کی تھی اور اس میں کیا ذکر کیا کہ خبر وہ اسم ہوتی ہے، حالانکہ خبر تو کبھی کبھار جملہ بھی... ہوتی ہے۔ جب وہاں اسم کہا تو اس کے اندر وہ خبر داخل نہ ہوئی جو جملہ ہوتی ہے، تو اس کو اب آگے ذکر کر رہے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو بہرحال میں نے ذکر کیا کہ بعض شارحین نے اسی اسم میں عموم پیدا کر دیا کہ حقیقتاً ہو چاہے اسم چاہے حکماً ہو، تو جو آپ کو پسند آئے وہ تقریر لے لیں، ہر ایک کا اپنا انداز ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ الْخَبَرُ الْمُعَرَّفُ فِيمَا سَبَقَ مُخْتَصًّا بِالْمُفْرَدِ اور جب وہ خبر، الْمُعَرَّفُ جس کی تعریف کی گئی۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا، مُعَرَّف کسے کہتے ہیں؟ جس چیز کی تعریف کی جائے اس کو کہتے ہیں مُعَرَّف۔ اور آگے جو تعریف کی جائے اس کو تعریف بھی کہتے ہیں اور مُعَرِّف بھی۔ مثلاً: اَلْكَلِمَةُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ تو اس میں کس کی تعریف کی جا رہی ہے؟ کلمہ کی، تو کلمہ ہوا مُعَرَّف، اور آگے لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًى مُفْرَدٍ یہ اس کی تعریف ہے یا یوں کہیں یہ مُعَرِّف ہے۔ تو کہتے ہیں: وَلَمَّا كَانَ الْخَبَرُ الْمُعَرَّفُ فِيمَا سَبَقَ کہتے ہیں جب وہ خبر، الْمُعَرَّفُ جس کی تعریف کی گئی فِيمَا سَبَقَ ماقبل کے اندر مُخْتَصًّا بِالْمُفْرَدِ جب وہ خبر خاص تھی مفرد کے ساتھ، یعنی وہ خبر مفرد تھی، کیوں؟ لِكَوْنِهِ قِسْمًا مِنَ الْاِسْمِ اس وجہ سے کہ وہ اسم کی قسم ہے۔ اس خبر میں کیا ذکر کیا تھا؟ کہ خبر وہ اسم ہے جو عواملِ لفظیہ سے خالی ہو۔ معلوم ہوا خبر کس کی قسم ہے؟ اسم کی قسم ہے۔ تو کہتے ہیں وہ خبر جو تھی جو ماقبل میں گزری وہ مفرد کے ساتھ خاص ہے لِكَوْنِهِ قِسْمًا مِنَ الْاِسْمِ بوجہ اس کے کہ وہ اسم کی قسم ہے۔ فَلَمْ يَكُنِ الْجُمْلَةُ دَاخِلَةً فِيهِ تو جملہ جو ہے وہ تو اس کے اندر داخل نہیں تھا۔ خبر کی ایک قسم تو جملہ بھی ہے، وہ اس کے اندر داخل نہیں تھی۔ تو أَرَادَ تو مصنف نے ارادہ کیا أَنْ يُشِيرَ إِلَى أَنَّ خَبَرَ الْمُبْتَدَإِ قَدْ يَقَعُ جُمْلَةً أَيْضًا تو مصنف نے ارادہ کیا کہ وہ اشارہ کرے اس بات کی طرف کہ مبتدا کی خبر کبھی کبھار جملہ بھی واقع ہوتی ہے، مبتدا کی خبر کبھی کبھار جملہ بھی واقع ہوتی ہے۔ بھئی دیکھیے یہاں صاحبِ جامی نے کیا فرمایا؟ أَرَادَ أَنْ يُشِيرَ کہ صاحبِ کافیہ اس بات کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ صاحبِ کافیہ اشارہ نہیں کر رہے وہ تو صراحتاً فرما رہے ہیں۔ اشارہ تو صراحت کے مقابلے میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک ہے آپ صاف لفظوں میں ایک بات کریں، تو کہتے ہیں انہوں نے یہ بات صراحتاً ذکر کی ہے۔ اور ایک بات کو صاف لفظوں میں نہ ذکر کرنا، بلکہ ایسا کلام لانا کہ اس دوسری چیز کی طرف بھی اشارہ ہو جائے صرف۔ کیا ہو جائے؟ ایک چیز کی طرف، یعنی ایک چیز ضمناً سمجھ میں آ جائے، صاف لفظوں سے سمجھ میں نہ آئے۔ تو ضمناً جو چیز سمجھ میں آ رہی ہو اس کلام سے، تو اس وقت کہا جاتا ہے کہ اس چیز کی طرف بھی یہ کلام اشارہ کر رہا ہے، مصنف اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ تو اشارہ کس کے مقابلے میں آتا ہے؟ صریح کے مقابلے میں، جو بات صریحاً نہ ہو ضمناً معلوم ہو رہی ہو، اس کے لیے اشارے کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہاں پر وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً صاحبِ کافیہ تو صراحت کے ساتھ ذکر فرما رہے ہیں کہ کبھی کبھار خبر جو ہے وہ جملہ ہوتی ہے۔ لیکن صاحبِ جامی کیا فرما رہے ہیں؟ أَرَادَ أَنْ يُشِيرَ۔ يُشِيرَ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں کہ صاحبِ کافیہ اشارہ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اشارہ۔ اس سے ایک اور قیمتی بات کا آپ کو پتہ چل گیا کہ بعض اوقات اشارہ کا لفظ صریح پر بھی بولا جاتا ہے۔ ایک بات جو صاف لفظوں میں ذکر کر دی گئی ہو، اس کے لیے بھی کیا کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کی طرف اشارہ کر دیا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ آگے دیکھیے کہتے ہیں: فَقَالَ وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً اسْمِيَّةً مِثْلُ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ وَفِعْلِيَّةً مِثْلُ زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ۔ انہوں نے بتلایا کہ خبر کبھی کبھار جملہ ہوتی ہے، اور صاحبِ کافیہ نے آگے دو مثالیں ذکر کیں۔ ایک مثال کیا؟ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ یہاں زَيْدٌ ہے مبتدا اور أَبُوهُ قَائِمٌ یہ پورا جملہ اسمیہ اس کی خبر ہے۔ اور دوسری مثال دی زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، اس کے اندر زَيْدٌ مبتدا ہے اور قَامَ أَبُوهُ یہ پورا جملہ فعلیہ اس کی خبر ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَالْخَبَرُ قَدْ يَكُونُ جُمْلَةً اسْمِيَّةً اور خبر کبھی کبھار جملہ اسمیہ ہوتی ہے مِثْلُ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ جیسے کہ زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ وَفِعْلِيَّةً اور کبھی کبھار خبر جملہ فعلیہ ہوتی ہے مِثْلُ زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ۔ وَلَمْ يَذْكُرِ الظَّرْفِيَّةَ اور ماتن نے جو ہے جملہ ظرفیہ کو ذکر نہیں فرمایا لِأَنَّهَا رَاجِعَةٌ إِلَى الْفِعْلِيَّةِ کیونکہ وہ لوٹتا ہے جملہ فعلیہ کی طرف۔ کس کی طرف لوٹتا ہے؟ جملہ فعلیہ کی طرف۔ ابھی بھئی آگے متن میں ہم نے حل کیا تھا، کیا حل کیا تھا؟ وَمَا يَقَعُ ظَرْفًا اور وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو، فَالْأَكْثَرُ أَنَّهُ مُقَدَّرٌ بِجُمْلَةٍ تو اکثر نحویوں کے نزدیک وہ مقدر یعنی مؤول بالجملہ ہے، جملہ کے ساتھ اس کی تاویل کی جائے گی۔ جیسے میں نے مثال بھی آپ کو لکھوائی: زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ اس فِي الدَّارِ کے لیے ہمیشہ متعلق چاہیے اور وہ آپ ثَبَتَ بھی نکال سکتے ہیں اور ثَابِتٌ بھی، لیکن اکثر نحویوں کے نزدیک اس کی تاویل جملے کے ساتھ کی جائے گی، یعنی یہاں ثَبَتَ یا اس جیسا کوئی فعل نکالیں گے، کیونکہ فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ بنے گا، جبکہ صفت کا صیغہ اگر ثَابِتٌ نکالیں گے وہ تو شبہ جملہ بنے گا بھئی۔ تو اکثر نحویوں کے نزدیک ظرف جو ہے اس کی تاویل کس کے ساتھ کی جائے گی؟ فعل کے ساتھ، یعنی اس کو جملہ بنایا جائے گا۔ تو کہتے ہیں: وَلَمْ يَذْكُرِ الظَّرْفِيَّةَ اور ماتن نے جملہ ظرفیہ کو ذکر نہیں فرمایا لِأَنَّهَا رَاجِعَةٌ إِلَى الْفِعْلِيَّةِ کیونکہ وہ لوٹتا ہے جملہ فعلیہ کی طرف۔ اس کی تاویل کس کے ساتھ کی جاتی ہے؟ وہاں کیا مقدر نکالتے ہیں؟ فعل۔ اور جب فعل مقدر نکالیں گے تو وہ کیا بنے گا؟ جملہ فعلیہ بن جائے گا۔ تو جملہ ظرفیہ کو اس لیے ذکر نہیں کیا کیونکہ وہ لوٹتا ہے کس کی طرف؟ جملہ فعلیہ کی طرف، یعنی وہ نتیجے کے اعتبار سے جملہ فعلیہ ہی ہے بھئی، اور جملہ فعلیہ کی مثال تو پیچھے یہ ذکر کر چکے ہیں متن میں، اس لیے اس کو ذکر نہیں فرمایا۔ اچھا بھئی یاد رکھو یہاں ترکیب کی کچھ انتہائی قیمتی باتیں، کچھ مثالیں بھی ہم حل کر لیتے ہیں۔ لکھیے بھئی: زَيْدٌ فِي الدَّارِ، زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ اور اس سے تھوڑا سا آگے لکھیں کچھ فاصلہ چھوڑ کر: زَيْدٌ عِنْدَكَ، زَيْدٌ عِنْدَكَ۔ بھئی دیکھیے زَيْدٌ فِي الدَّارِ، اس کی ترکیب تو ہم نے کر لی، زَيْدٌ ہے مبتدا اور فِي الدَّارِ کیا ہے؟ اس کی خبر ہے۔ اور یہ فِي الدَّارِ جار مجرور ہے بھئی، اور آپ نے پڑھا ہے جار مجرور جب بھی کلام میں آئے تو وہ آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک سے ضرور متعلق ہو گا۔ یا وہ متعلق ہو گا فعل سے، یا مصدر سے، یا اسمِ فاعل سے، یا اسمِ مفعول سے، یا صفتِ مشبہ سے، یا اسمِ تفضیل سے، یا مبالغہ کے صیغوں سے، یا اسمِ فعل کے ساتھ۔ اور یاد رکھنا یہ جو جار مجرور ہے اس کو مجازاً ظرف کہتے ہیں، یہ حقیقتاً ظرف نہیں اس کو مجازاً ظرف کہتے ہیں، کیونکہ ظرف تو زمانے یا جگہ کو کہتے ہیں، اور یہ فِي الدَّارِ یہ تو نہ زمانے کا نام ہے اور نہ جگہ کا نام، تو اس کو مجازاً ظرف کہتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف وہ لفظ جو حقیقتاً زمانے یا جگہ پر دلالت کرے وہ ہے ظرفِ حقیقی، جیسے: زَيْدٌ عِنْدَكَ، زید آپ کے پاس ہے۔ دیکھو یہ عِنْدَكَ، یہ عِنْدَكَ کا کیا معنی؟ پاس ہے، قریب ہے، اور یہ قریب اور دور ہونا یہ جگہ کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ تو یہ ظرفِ حقیقی ہے، اس میں جگہ والا معنی ہے۔ کون سا معنی ہے؟ جگہ والا معنی ہے۔ تو گویا ظرف دو قسم پر ہو گیا، ایک ظرفِ مجازی ہے اور وہ جار مجرور کو کہتے ہیں، اور ایک ظرفِ حقیقی ہے اور وہ اس لفظ کو کہتے ہیں جو زمانے یا جگہ پر دلالت کرے بھئی۔ تو زَيْدٌ فِي الدَّارِ، اس کے اندر فِي الدَّارِ خبر ہے اور یہ ظرفِ مجازی ہے، اور زَيْدٌ عِنْدَكَ اس کے اندر عِنْدَكَ جو ہے یہ ظرفِ حقیقی ہے بھئی۔ اور جیسے ظرفِ مجازی یعنی فِي الدَّارِ کے اندر ضروری تھا کہ یہ آٹھ چیزوں میں سے کسی ایک سے متعلق ہو گا، اور یہ جار مجرور کہلائیں گے مُتَعَلِّق، اور جس سے جڑے ہیں اس کو کہیں گے مُتَعَلَّق بھئی۔ جبکہ زَيْدٌ عِنْدَكَ اس میں جو عِنْدَكَ آیا یہ ظرفِ حقیقی ہے، اور یاد رکھو اس کے لیے بھی ان آٹھ چیزوں میں سے کوئی ایک عامل ضرور چاہیے، کیونکہ یہ ظرف ہے اور ظرف کو کیا کہتے ہیں؟ مفعول فیہ۔ اور مفعول فیہ منصوب ہوتا ہے، اور نصب تو خود بخود نہیں آتا اس کے لیے تو کوئی عامل چاہیے، تو اس کے لیے بھی ان آٹھ چیزوں میں سے کوئی ایک عامل چاہیے۔ تو اگر عبارت میں وہ عامل موجود ہو پھر تو اچھی بات ہے، اور اگر نہ ہو تو پھر محذوف نکالنا پڑے گا۔ اور پھر اس میں بھی اسی طرح ہے جیسے فِي الدَّارِ کے لیے ثَبَتَ بھی نکال سکتے تھے اور ثَابِتٌ بھی، لیکن صاحبِ کافیہ نے کیا فرمایا کہ اکثر کے نزدیک ثَبَتَ یعنی فعل نکالیں گے بھئی۔ اسی طرح عِنْدَكَ، اس کے لیے بھی آپ ثَبَتَ بھی نکال سکتے ہیں اور ثَابِتٌ بھی نکال سکتے ہیں۔ لیکن پھر فرق یہ ہے کہ فِي الدَّارِ کے لیے لفظ بولتے ہیں یہ مُتَعَلِّق ہے، یہ جو جار مجرور ہے اس کے لیے کیا کہتے ہیں؟ یہ مُتَعَلِّق ہے، اور وہ جو عامل ہے وہ مُتَعَلَّق کہلاتا ہے، وہ اس کے اندر عامل ہے لیکن اس کا نام کیا؟ مُتَعَلَّق، اور یہ جار مجرور کا نام کیا؟ مُتَعَلِّق۔ جبکہ ظرفِ حقیقی میں مُتَعَلِّق اور مُتَعَلَّق کا لفظ نہیں بولتے، ظرفِ حقیقی کو کہیں گے معمول، اور جو اس میں عمل کر رہا ہے اس کو عامل کہیں گے۔ کیا کہیں گے؟ عامل۔ تو زَيْدٌ ثَبَتَ فِي الدَّارِ، فِي الدَّارِ کو کیا کہیں گے؟ مُتَعَلِّق، اور ثَبَتَ کو کیا کہیں گے؟ مُتَعَلَّق۔ اور زَيْدٌ ثَبَتَ عِنْدَكَ، اس میں ثَبَتَ کو کیا کہیں گے؟ عامل، اور عِنْدَكَ یہ ظرف ہے یہ مفعول فیہ ہے بھئی، اور مفعول فیہ منصوب ہوتا ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ تو حاصلِ کلام یہ کہ ظرف دو قسم پر ہے: ایک ظرفِ حقیقی، ایک ظرفِ مجازی۔ ظرفِ مجازی جار مجرور کو کہتے ہیں، اور ظرفِ حقیقی جس میں زمانے یا جگہ والا معنی ہو۔ اور ظرفِ مجازی کے لیے ان آٹھ چیزوں میں سے کوئی ایک چیز چاہیے جس سے وہ متعلق ہو گا، اسی طرح ظرفِ حقیقی کے لیے بھی ان آٹھ چیزوں میں سے کوئی ایک عامل ضرور چاہیے۔ چاہے ظرفِ حقیقی ہو چاہے مجازی ہو، ان کا عامل اگر عبارت میں ذکر ہو تو اس کو کہیں گے ظرفِ لغو بھئی، لَغْوٌ، لام، غین اور واو، لَغْوٌ۔ اور اگر ان کا عامل جو ہے یا متعلق محذوف ہے، تو پھر اس صورت میں ان کو ظرفِ مستقر کہیں گے۔ کیا کہیں گے؟ ظرفِ مستقر کہیں گے۔ اور پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا، ذرا یہ مثال پہ نظر رکھیں: زَيْدٌ فِي الدَّارِ۔ زَيْدٌ مبتدا، فِي جارہ، الدَّارِ مجرور، جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ ثَبَتَ سے۔ ثَبَتَ فعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، جو کس کو راجع؟ زيد مبتدا کو، کیونکہ خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ مبتدا سے۔ تو فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر یہ خبر ہوئی کس کے لیے؟ زيد کے لیے۔ میں نے بتایا تھا یہ طلباء کو سمجھانے کے لیے اس طرح ترکیب کرتے ہیں کہ فِي الدَّارِ کے لیے ثَبَتَ نکالتے ہیں۔ لیکن یاد رکھنا یہاں کوئی ثَبَتَ نہیں، ثَبَتَ جا چکا ہے اور اس کی جگہ فِي الدَّارِ نے پکڑ لی ہے، اس کی جگہ فِي الدَّارِ آ چکا ہے، اور اب وہ جو عامل چلا گیا وہ جو متعلق چلا گیا، جو جو عمل وہ کر رہا تھا وہ سارے عمل یہ ظرف کرے گا۔ تو ثَبَتَ کے اندر هُوَ ضمیر تھی، ثَبَتَ اس کو رفع دے رہا تھا، وہ ثَبَتَ تو چلا گیا لیکن وہ ضمیر اس فِي الدَّارِ یا عِنْدَكَ کے اندر چھپ گئی، اور اب اس ضمیر کو یہ فِي الدَّارِ رفع دے رہا ہے یا اس کو اب عِنْدَكَ یہ ظرفِ حقیقی اس کو رفع دے رہا ہے بھئی۔ تو گویا اصل ترکیب یوں ہے: زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، فِي جارہ، الدَّارِ مجرور، جار مجرور مل کر یہ ظرفِ مستقر ہوا اور اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، جو کس کو راجع ہے؟ زيد کو۔ ظرفِ مستقر اپنے فاعل سے مل کر یہ خبر ہوا زيد کے لیے، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ دوسرے جملے کی بھی ترکیب سن لو: زَيْدٌ عِنْدَكَ۔ زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، عِنْدَ منصوب لفظاً مضاف، كَ ضمیر مجرور محلاً مضاف الیہ، مضاف مضاف الیہ مل کر یہ ظرفِ مستقر ہوا اور اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، اور یہ ضمیر لوٹ رہی ہے زيد کی طرف، اس نے ربط دے دیا۔ ظرفِ مستقر اپنے فاعل سے مل کر یہ خبر ہوا مبتدا کے لیے، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ تو دیکھو زَيْدٌ فِي الدَّارِ، اس میں زيد ہے مبتدا اور فِي الدَّارِ ہے خبر، یعنی یہ ظرف ہے۔ آپ چاہیں ان کی جگہ بدل دیں، چاہے یوں کہیں: فِي الدَّارِ زَيْدٌ۔ تو بھی فِي الدَّارِ جار مجرور ہے اور میں نے آپ کو بتلایا تھا جار مجرور جب بھی کلام میں آئے وہ خبر تو بن سکتے ہیں مبتدا نہیں۔ تو مثلاً آپ نے فِي الدَّارِ کو مقدم کر دیا، تو مقدم کرنے سے یہ کوئی مبتدا نہیں بنے گا، یہ اس کو ہم کہیں گے خبرِ مقدم اور زيد اس کے لیے کیا ہے؟ مبتدا مؤخر ہے بھئی۔ اسی طرح اگر آپ زَيْدٌ عِنْدَكَ، اس کے اندر اگر آپ اس ظرف کو مقدم کر دیں اور یوں کہیں: عِنْدَكَ زَيْدٌ۔ تو اس صورت میں بھی یاد رکھو یہ عِنْدَكَ یہ ہے خبرِ مقدم اور زَيْدٌ ہے مبتدا مؤخر، کیونکہ ظرف مبتدا واقع نہیں ہوتا بلکہ وہ خبر بنتا ہے۔ اب یہاں جو آیا صاحبِ جامی نے ذکر کیا جملہ ظرفیہ کے بارے میں۔ جملہ ظرفیہ کسے کہتے ہیں؟ یہ اچھی طرح سمجھ لیں بھئی۔ یاد رکھو سب سے پہلے ابو علی فارسی رحمہ اللہ جو بہت بڑے نحوی گزرے ہیں، سب سے پہلے جملہ ظرفیہ کو انہوں نے ذکر کیا، اسی طرح جملہ شرطیہ کو بھی انہوں نے ذکر کیا۔ یاد رکھو جملہ کی بنیادی دو بڑی اقسام جو ہیں وہ جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ ہیں۔ جملہ کی بنیادی اقسام کتنی ہیں؟ دو ہی اقسام ہیں اسمیہ اور فعلیہ۔ جملے کی جو بھی قسم ہو وہ ان دو کے اندر داخل ہو جاتی ہے۔ تو ابو علی فارسی رحمہ اللہ انہوں نے سب سے پہلے جملہ ظرفیہ کو بھی ذکر کیا اور جملہ شرطیہ کو بھی۔ چنانچہ یہ فرماتے ہیں کہ جملہ چار قسم پر ہے: ایک جملہ اسمیہ، ایک جملہ فعلیہ، ایک جملہ ظرفیہ اور ایک جملہ شرطیہ۔ انہوں نے سب سے پہلے ذکر کیا۔ جبکہ بعض علماء فرماتے ہیں کہ جملہ شرطیہ سب سے پہلے علامہ زمخشری نے ذکر کیا ہے بھئی۔ اور یہ علامہ زمخشری یہ مؤخر ہیں ابو علی فارسی سے بھئی۔ ابو علی فارسی رحمہ اللہ کی وفات کے کوئی سو سال بعد علامہ زمخشری کی پیدائش ہوئی ہے بھئی، یہ ان سے مؤخر ہیں بھئی۔ تو بعض کہتے ہیں کہ جملہ شرطیہ سب سے پہلے کس نے ذکر کیا؟ علامہ زمخشری نے ذکر کیا ہے۔ اب جملہ ظرفیہ کہتے کس کو ہیں؟ تو یاد رکھو علامہ زمخشری اور ابو علی فارسی رحمہم اللہ کے نزدیک جملہ ظرفیہ وہ ہے جس کا ایک جز ظرف ہو، جس کا ایک جز ظرف ہو۔ پھر چاہے وہ مقدم ہو یا مؤخر ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تو ان کے نزدیک زَيْدٌ فِي الدَّارِ یہ جملہ ظرفیہ ہے، جملہ ظرفیہ۔ زَيْدٌ عِنْدَكَ یہ بھی کیا ہے؟ جملہ ظرفیہ۔ پھر چاہے اس کو مقدم ہی کیوں نہ کر دیں: فِي الدَّارِ زَيْدٌ یہ بھی کیا ہے؟ جملہ ظرفیہ، اور عِنْدَكَ زَيْدٌ یہ بھی کیا ہے؟ جملہ ظرفیہ۔ تو ابو علی فارسی اور علامہ زمخشری کے نزدیک جملہ ظرفیہ کسے کہتے ہیں؟ جو متضمن ہو ظرف کو یعنی جس کا ایک جز ظرف ہو۔ جبکہ ابنِ ہشام رحمہ اللہ، یہ بھی بہت بڑے نحوی گزرے ہیں یہ بھی مؤخر ہیں، انہوں نے جملہ ظرفیہ کی اور تعریف کی ہے بھئی، اور تعریف کی ہے۔ ان کے نزدیک جملہ ظرفیہ اس کے اندر دو چیزیں ضروری ہیں: ایک تو یہ کہ وہ ظرف جملے کے شروع میں آئے، اور نیز وہ ظرف عامل ہو اور کسی چیز پر اس کا اعتماد ہو بھئی۔ مثلاً ایک جملہ لکھیے بھئی اپنے سامنے، لکھیے بھئی: أَفِي الدَّارِ زَيْدٌ۔ ہمزہ استفہام کا ہے شروع میں۔ أَفِي الدَّارِ، أَفِي الدَّارِ زَيْدٌ۔ أَفِي الدَّارِ زَيْدٌ، کیا گھر میں زید ہے؟ تو ابنِ ہشام کے نزدیک اس کی ترکیب یوں ہو گی: ہمزہ استفہام، فِي جارہ، الدَّارِ مجرور، جار مجرور مل کر یہ ہوا ظرف۔ اور زَيْدٌ مرفوع لفظاً یہ ہے اس کا فاعل۔ توجہ ہے؟ فِي الدَّارِ ہم نے کیا ترکیب کی تھی؟ ہم فِي الدَّارِ کو بناتے ہیں خبرِ مقدم اور زید کو بناتے ہیں مبتدا مؤخر۔ لیکن ابنِ ہشام فرماتے ہیں کہ یہی فِي الدَّارِ عامل ہے، زَيْدٌ کو یہی رفع دے رہا ہے۔ تو فِي الدَّارِ ہوا ظرف، زَيْدٌ ہوا مرفوع لفظاً اس کے لیے فاعل، ظرف اپنے فاعل سے مل کر جملہ ظرفیہ ہوا۔ دیکھو انہوں نے بالکل الگ ترکیب کر دی۔ علامہ زمخشری اور ابو علی کے نزدیک بھئی یہ فِي الدَّارِ جو ہے یہ خبرِ مقدم ہے اور زید مبتدا مؤخر ہے، جبکہ ابنِ ہشام کے نزدیک جملہ ظرفیہ اس کو کہیں گے جس کے اندر ظرف مقدم ہو، صدرِ کلام میں ہو، کلام کے شروع میں ہو، اور نیز اس کا کسی چیز پر اعتماد ہو۔ بغیر اعتماد کے وہ عمل نہیں کرے گا۔ یہاں دیکھو ہمزہ استفہام پر اس نے اعتماد کرتے ہوئے زَيْدٌ کو رفع دیا، تو یہ جملہ ظرفیہ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو حاصلِ کلام کیا؟ کہ ابو علی فارسی اور علامہ زمخشری کے نزدیک جملہ ظرفیہ کسے کہتے ہیں؟ جس کا ایک جز ظرف ہو۔ تو پھر اس کو بس وہ جملہ ظرفیہ کہتے ہیں۔ جبکہ عام علماء اس کو بھی جملہ اسمیہ ہی کہتے ہیں۔ جبکہ ابنِ ہشام کیا فرماتے ہیں؟ کہ جملہ ظرفیہ وہ ہے جس میں دو چیزیں ہوں: ایک تو ظرف کے لیے صدارتِ کلام ہو، اور دوسرا ظرف کا کسی چیز پر اعتماد بھی ہو بھئی، پھر ہی وہ عمل کرے گا بھئی۔ اسی طرح یاد رکھو ایک جملہ شرطیہ بھی ہے بھئی، جملہ شرطیہ۔ جملہ شرطیہ وہ ہے جو شرط اور جزا سے مرکب ہو، اس کے اندر دو جملے ہوتے ہیں۔ یاد رکھو یہ جو جملہ شرطیہ ہے اس کا دارومدار جزا پر ہوتا ہے۔ سارا دارومدار کس پر ہے؟ جزا پر ہے، شرط جو ہے وہ جزا کے لیے قید ہوتی ہے۔ تو جزا اگر جملہ فعلیہ ہو تو پھر وہ جملہ شرطیہ فعلیہ کہلائے گا۔ اور اگر جزا جو ہے وہ جملہ اسمیہ ہو تو وہ جملہ شرطیہ اسمیہ کہلائے گا۔ مثلاً مثال لکھیے بھئی، مثال لکھیے: إِنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ، إِنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ۔ اگر آپ پٹائی کریں گے تو میں بھی پٹائی کروں گا۔ تو دیکھو إِنْ تَضْرِبْ یہ ہے شرط اور أَضْرِبْ یہ کیا ہے؟ جزا۔ ترکیب کیسے ہو گی؟ إِنْ حرفِ شرط، تَضْرِبْ فعل، أَنْتَ ضمیر مرفوع محلاً اس کے اندر فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر شرط، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر شرط۔ اور آگے أَضْرِبْ فعل، اس کے اندر أَنَا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر جزا۔ شرط جزا مل کر شرط جزا مل کر جملہ شرطیہ ہوا۔ تو یاد رکھو ایک تو اس کا نام اس کا نام جملہ شرطیہ ہے۔ عموماً طلباء شرطیہ جزائیہ کہتے ہیں بھئی، میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ جزائیہ کی قید ساتھ لگانے کی ضرورت نہیں بھئی، جملہ شرطیہ کہتے ہی اس کو ہیں جس کے اندر شرط اور جزا ہوں بھئی۔ اب اس جملے پہ ذرا غور کرو بھئی: إِنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ۔ شرط کیا ہے؟ إِنْ تَضْرِبْ۔ یاد رکھو یہ جو شرط ہوتی ہے یہ قید ہوتی ہے جزا کے لیے، جملہ شرطیہ کا سارا دارومدار جزا پر ہوتا ہے۔ جزا اس کے اندر کیا ہے؟ أَضْرِبْ۔ جملہ فعلیہ ہے، تو اس جملہ شرطیہ کو کہیں گے جملہ شرطیہ فعلیہ، جملہ شرطیہ فعلیہ۔ اور اگر جزا جو ہے جملہ اسمیہ ہو تو پھر اس کو کہیں گے جملہ شرطیہ اسمیہ۔ مثلاً ایک اور مثال لکھیے: إِنْ أَكْرَمْتَنِي فَأَنْتَ صَدِيقِي، صاد کے ساتھ، إِنْ أَكْرَمْتَنِي فَأَنْتَ صَدِيقِي، إِنْ أَكْرَمْتَنِي فَأَنْتَ صَدِيقِي۔ إِنْ أَكْرَمْتَنِي اگر آپ نے میرا اکرام کیا فَأَنْتَ صَدِيقِي تو پھر آپ میرے دوست ہیں۔ دیکھو إِنْ أَكْرَمْتَنِي یہ ہے شرط اور فَأَنْتَ صَدِيقِي یہ کیا ہے؟ جزا۔ اور شرط جو ہے وہ قید ہوتی ہے کس کے لیے؟ جزا کے لیے۔ اصل کیا ہے؟ جزا۔ اور جزا میں آپ دیکھیں فَأَنْتَ صَدِيقِي، أَنْتَ ہے مبتدا اور صَدِيقِي اس کی خبر ہے، تو یہ جملہ اسمیہ ہے، تو اس جملہ شرطیہ کو کیا کہیں گے؟ یہ جملہ شرطیہ اسمیہ ہے۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی۔ پھر مزید یاد رکھنا، میں نے بتایا سارا دارومدار جزا پر ہے۔ اگر جزا جملہ خبریہ ہو، کیا ہو؟ جملہ خبریہ ہو، تو پھر اس کو کہیں گے جملہ شرطیہ خبریہ۔ اور اگر جزا جملہ انشائیہ ہو، تو پھر اس کو کہیں گے جملہ شرطیہ انشائیہ۔ تو جملہ شرطیہ خبریہ بھی ہو سکتا ہے اور انشائیہ بھی ہو سکتا ہے، نیز فعلیہ بھی ہو سکتا ہے اور اسمیہ بھی ہو سکتا ہے۔ مثلاً جزا انشاء ہو دیکھو: إِنْ أَكْرَمْتَنِي فَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا۔ إِنْ أَكْرَمْتَنِي یہ ہے شرط، فَجَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا یہ کیا ہے؟ جزا ہے اور یہ دعا ہے بھئی، دعا ہے اور دعا کس قبیل سے ہے؟ انشاء کے قبیل سے ہے، تو اس جملہ شرطیہ کو کیا کہیں گے؟ جملہ شرطیہ انشائیہ کہیں گے۔ اب دیکھیے آئیے اب کتاب پر بھئی۔ دوبارہ ترجمہ دیکھیے کہتے ہیں: وَلَمْ يَذْكُرِ الظَّرْفِيَّةَ لِأَنَّهَا رَاجِعَةٌ إِلَى الْفِعْلِيَّةِ۔ صاحبِ جامی فرما رہے ہیں کہ صاحبِ کافیہ نے متن میں اس خبر کی مثال بھی ذکر کی جو جملہ اسمیہ ہے، جیسے زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ اور اس خبر کی مثال بھی ذکر کی جو جملہ فعلیہ ہو، زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، یہ قَامَ أَبُوهُ یہ خبر کیا ہے؟ جملہ فعلیہ۔ لیکن وَلَمْ يَذْكُرِ الظَّرْفِيَّةَ جملہ ظرفیہ کو ذکر نہیں فرمایا لِأَنَّهَا رَاجِعَةٌ إِلَى الْفِعْلِيَّةِ اس لیے کیونکہ جملہ ظرفیہ لوٹتا ہے جملہ فعلیہ کی طرف۔ صاحبِ کافیہ نے کیا بتلایا تھا؟ کہ وہ خبر جو ظرف واقع ہو اس کی تاویل کس کے ساتھ کی جائے گی؟ اس کی تاویل جملہ کے ساتھ کی جائے گی یعنی اس میں فعل مقدر نکالیں گے، تو وہ جملہ ظرفیہ کس کی طرف لوٹ گیا؟ جملہ فعلیہ کی طرف لوٹ گیا لہٰذا اس لیے اس کو علیحدہ ذکر نہیں فرمایا۔ اور نیز جملہ شرطیہ بھی تو ایک ہے اس کو ذکر نہیں فرمایا، صاحبِ کافیہ نے بھی ذکر نہیں فرمایا اور صاحبِ جامی نے بھی اس کو ذکر نہیں فرمایا۔ دیکھو حالانکہ جملہ چار قسم پر ہے: اسمیہ، فعلیہ، ظرفیہ اور شرطیہ۔ توجہ ہے؟ تو جملہ اسمیہ اور فعلیہ کی تو مثالیں ذکر کر دیں، جملہ ظرفیہ کیوں نہیں ذکر کیا؟ کیونکہ وہ بھی کس تاویل میں ہے؟ جملہ فعلیہ کی تاویل میں ہے۔ اور جملہ شرطیہ کو نہ صاحبِ کافیہ نے ذکر کیا اور نہ صاحبِ جامی نے۔ وجہ یہ کیونکہ اس کا فعلیہ یا اسمیہ ہونا ظاہر ہے بھئی۔ میں نے بتایا جملہ شرطیہ کا دارومدار کس پر ہے؟ جزا پر ہے، اور جزا اگر جملہ اسمیہ ہو گی تو وہ جملہ شرطیہ اسمیہ ہو گا، اور جزا اگر جملہ فعلیہ ہو گی تو پھر وہ جملہ شرطیہ فعلیہ ہو گا۔ تو وہ بھی اسی اسمیہ اور فعلیہ کے اندر داخل تھا اور وہ چونکہ ظاہر تھا اس لیے اس کو ذکر نہیں فرمایا۔ تفصیل سمجھ میں آ گئی۔ آگے دیکھیے کہتے ہیں: وَإِذَا كَانَ الْخَبَرُ جُمْلَةً اور جب خبر جو ہے وہ جملہ ہو، وَالْجُمْلَةُ مُسْتَقِلَّةٌ بِنَفْسِهَا اور جملہ جو ہے وہ اپنی ذات کے اعتبار سے مستقل ہوتا ہے یعنی اس میں بات پوری ہوتی ہے، لَا تَقْتَضِي الْاِرْتِبَاطَ بِغَيْرِهَا وہ تقاضا نہیں کرتا اپنے علاوہ کے ساتھ جڑنے کا۔ بھئی جملہ من حیث الجملہ مستقل ہے اس میں بات پوری ہے، لہٰذا وہ کسی سے جڑنے کا محتاج نہیں۔ لیکن جب جملہ خبر واقع ہو، جملہ کو کسی چیز سے آپ جوڑیں تو ربط ضروری ہے۔ جیسے دیکھو ایک ہے ریل گاڑی کا انجن اور ایک ہیں اس کے ڈبے، تو جب تک انجن اور ڈبوں کے درمیان جوڑ نہیں آئے گا تو کوئی فائدہ نہیں، وہ انجن وہ ڈبوں کو لے کر نہیں چل سکتا۔ تو اسی طرح جب بھی جملہ کو کسی چیز سے جوڑنا ہو درمیان میں ربط ضروری ہے۔ جملہ تو مستقل ہے وہ تو کسی چیز سے جڑنے کا محتاج نہیں، لیکن آپ اس کو جوڑنا چاہتے ہیں، مثلاً آپ جملے کو خبر بنا رہے ہیں اور خبر کو جوڑتے ہیں مبتدا سے، تو آپ پورے جملے کو مبتدا سے جوڑنا چاہ رہے ہیں، تو درمیان میں ربط ضروری ہے، اور وہ چیز جو ربط دے اس کو عائد کہتے ہیں۔ تو کہتے ہیں جملہ جو ہے وہ اپنی ذات کے اعتبار سے مستقل ہے لَا تَقْتَضِي الْاِرْتِبَاطَ بِغَيْرِهَا۔ جی لَا تَقْتَضِي یہ عبارت ذرا دیکھو، لَا تَقْتَضِي اور آگے آ رہا ہے الْاِرْتِبَاطَ اس کو کیسے پڑھیں گے؟ لَا تَقْتَضِي اور آگے ہے الْاِرْتِبَاطَ، کیسے ملا کر پڑھیں گے؟ لَا تَقْتَضِ الْاِرْتِبَاطَ۔ دیکھا طلباء اسی طرح پڑھتے ہیں، میں نے حالانکہ بتلایا تھا آپ کو۔ ارتباط بھئی یہ کون سا باب ہے؟ بابِ افتعال۔ میں نے بتایا تھا جتنے ابواب ہیں ان میں صرف بابِ افعال کا ہمزہ قطعی ہے باقی جتنے ہمزہ ہیں وہ سب وصلی ہیں۔ تو ارتباط بابِ افتعال ہے اس کا ہمزہ بھی وصلی، یہ بھی درمیانِ عبارت میں گر جاتا ہے۔ اس پر الف لام آ گیا تو اب وہ ارتباط والا ہمزہ گر گیا، تو اب آ گیا را بھی ساکن اور الف لام کا ال، ال جو لام آیا یہ بھی ساکن۔ تو اجتماعِ ساکنین آیا۔ ایک اجتماعِ ساکنین علیٰ حدہ ہے اور ایک اجتماعِ ساکنین علیٰ غیر حدہ ہے۔ اجتماعِ ساکنین علیٰ حدہ کسے کہتے ہیں؟ کہ اول حرفِ مدہ ہو اور ثانی مدغم ہو، جیسے مَادَّةٌ۔ یہ اجتماعِ ساکنین جائز ہے دیکھو مَادَّةٌ، عربی میں اسی طرح بولتے ہیں، حالانکہ الف بھی ساکن اور آگے جو دالِ مشدد ہے اس کے اندر جو پہلا دال ہے وہ بھی ساکن ہے، تو یہ اجتماعِ ساکنین علیٰ حدہ ہے۔ اور اس کے علاوہ جتنی بھی اجتماعِ ساکنین کی صورتیں ہیں وہ علیٰ غیر حدہ ہے، وہ جائز نہیں۔ تو جہاں پر بھی اجتماعِ ساکنین علیٰ غیر حدہ آئے، پھر اگر اول حرفِ مدہ ہو تو اس کو گرا دیتے ہیں۔ تو ارتباط بابِ افتعال ہے اس کا ہمزہ بھی وصلی، اس پر الف لام آ گیا تو اب وہ ارتباط والا ہمزہ گر گیا، تو اب آ گیا را بھی ساکن اور الف لام کا ال، ال جو لام آیا یہ بھی ساکن۔ تو اجتماعِ ساکنین آیا، لیکن یہاں تو اول لام ہے، لام اور را ہیں ان میں سے اول کیا ہے؟ لام، وہ تو حرفِ مدہ نہیں، تو پھر اس کو تو نہیں گرا سکتے۔ تو پھر دوسری صورت یہ ہے کہ اول کو پھر حرکت دیتے ہیں، اور عموماً کسرہ والی حرکت دیتے ہیں، ہمیشہ نہیں لیکن اکثر کون سی حرکت دیتے ہیں؟ کسرہ والی حرکت دیتے ہیں، جیسے مِنْ کو جوڑیں ساتھ تو مِنَ ال، مِنَ ال پڑھتے ہیں، دیکھو نون پر فتحہ پڑھا، حالانکہ اَلسَّاكِنُ إِذَا حُرِّكَ حُرِّكَ بِالْكَسْرِ ہے، تو یہاں پر فتحہ پڑھتے ہیں کیونکہ میم میں پہلے ہی ایک کسرہ موجود ہے تو دوسرا کسرہ بھی آ جائے گا تو وہ ثقیل ہو جائے گا لہٰذا وہاں فتحہ پڑھتے ہیں۔ اچھا تو یہاں بات چل رہی تھی ارتباط کی، اس پر الف لام آیا ارتباط کا ہمزہ وصلی تھا گر گیا، پھر اب لام بھی ساکن آگے را بھی ساکن، اول حرفِ مدہ ہو تو اس کو گرا دیتے، لیکن اول تو مدہ نہیں اس کو گرا نہیں سکتے، تو پھر پہلے کو کسرہ والی حرکت دے دیں گے، تو کیا بن گیا؟ اَلْاِرْتِبَاطُ، اَلْاِرْتِبَاطُ۔ لام کے نیچے کسرہ اور اس کو را کے ساتھ جوڑ دیں: اَلْاِرْتِبَاطُ۔ اب یاد رکھو لام کے نیچے یہ جو کسرہ آیا ہے یہ عارضی ہے یا مستقل ہے؟ یہ عارضی ہے، اور عارضی حرکت کا کوئی اعتبار نہیں۔ یعنی سنو بھئی عارضی حرکت کا کوئی اعتبار نہیں، یعنی پڑھنا آپ نے کسرہ ہی ہے لام کے نیچے، ہاں ماقبل والے لفظ کو اس کے ساتھ جوڑنا ہو تو اس لام کو ساکن ہی سمجھو کہ یوں ہے جیسے یہ، توجہ ہے؟ ہم نے لَا تَقْتَضِي کو جوڑنا ہے اَلْاِرْتِبَاطَ سے۔ اَلْاِرْتِبَاطَ میں لام کے نیچے کسرہ آ چکا ہے اور یہ کسرہ ہی اب پڑھنا ہے آپ نے ہر حال میں یہاں پر، لیکن چونکہ یہ عارضی حرکت ہے لہٰذا اس لام کو ساکن سمجھو یعنی پچھلے لفظ کو جوڑنے کے لیے اس کو ساکن سمجھو۔ تو پیچھے کیا آیا؟ لَا تَقْتَضِي، اس کے آخر میں یا ہے وہ بھی ساکن، اور آگے لام بھی ساکن۔ تو اجتماعِ ساکنین علیٰ غیر حدہ آیا۔ تو اول حرفِ مدہ ہے یا ہے اور یا سے ماقبل کسرہ ہے، تو یا گر جائے گی۔ تو کیسے پڑھیں گے؟ لَا تَقْتَضِ الْ، کیسے؟ لَا تَقْتَضِ الْ۔ اچھا معلوم ہوا اس لَا تَقْتَضِي کو جب لام سے جوڑنا ہو تو وہ یا گر جاتی ہے، ضاد کے نیچے صرف زیر پڑھتے ہیں۔ اب اسی طرح پڑھیں گے ضاد کے نیچے زیر پڑھیں اور آگے لِرْتِبَاطَ میں لام کے نیچے کسرہ ہی پڑھنا ہے۔ کیسے پڑھیں گے؟ ہاں لَا تَقْتَضِ لِرْتِبَاطَ، لَا تَقْتَضِ لِرْتِبَاطَ۔ وہ یا گر چکی ہے اجتماعِ ساکنین کی وجہ سے۔ طریقہ سمجھ میں آیا؟ تو یوں پڑھیں گے لَا تَقْتَضِ لِرْتِبَاطَ۔ دیکھو تیز پڑھیں گے کسی کو پتہ نہیں چلے گا، لَا تَقْتَضِ لِرْتِبَاطَ۔ تو کہتے ہیں: وَالْجُمْلَةُ مُسْتَقِلَّةٌ بِنَفْسِهَا اور جملہ خود اپنی ذات کے اعتبار سے مستقل ہے یعنی اس کے اندر بات پوری ہو رہی ہے، لَا تَقْتَضِي الْاِرْتِبَاطَ بِغَيْرِهَا یہ تقاضا نہیں کرتا غیر کے ساتھ جڑنے کا۔ فَلَا بُدَّ فِي الْجُمْلَةِ الْوَاقِعَةِ خَبَرًا عَنِ الْمُبْتَدَإِ مِنْ عَائِدٍ يَرْبِطُهَا بِهِ، پس ضروری ہے فِي الْجُمْلَةِ اس جملے میں الْوَاقِعَةِ خَبَرًا عَنِ الْمُبْتَدَإِ جو مبتدا سے خبر واقع ہو رہا ہو، اس جملے میں ضروری ہے مِنْ عَائِدٍ ایک ایسے عائد کا ہونا يَرْبِطُهَا جو اس جملے کا ربط دے دے بِهِ اس مبتدا کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ عَائِدٍ نکرہ آیا اور نکرہ کے بعد يَرْبِطُ فعل آیا، تو یہ اس کے لیے صفت بنے گا، اور موصوف صفت کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں؟ موصوف سے پہلے ایسا یا ایسی کا لفظ لاتے ہیں۔ تو کہتے ہیں ضروری ہے اس جملے کے اندر مِنْ عَائِدٍ ایک ایسے عائد کا ہونا يَرْبِطُهَا بِهِ جو اس جملے کا ربط دے دے اس مبتدا کے ساتھ۔ وَذٰلِكَ الْعَائِدُ إِمَّا ضَمِيرٌ۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا عائد کی کئی صورتیں ہیں، لیکن سب سے عام صورت کیا ہے عائد کی؟ کہ اس جملے میں کوئی غائب کی ضمیر ہونی چاہیے جو اس چیز کی طرف لوٹے جس کے ساتھ آپ اس کو ربط دے رہے ہیں۔ یاد رکھو جملہ صرف مبتدا سے ہی نہیں جڑتا، جملہ کبھی کبھار صفت بھی بنتا ہے، جملہ حال بھی بنتا ہے، جملہ موصول کا صلہ بھی بنتا ہے۔ تو جملہ چاہے خبر بنے چاہے صفت بنے چاہے صلہ بنے چاہے حال بنے، اس کا ماقبل سے ربط ضروری ہے۔ تو خبر کو کس سے جوڑتے ہیں؟ مبتدا سے، تو اس جملے میں کوئی ضمیر چاہیے جو مبتدا کی طرف لوٹے۔ صفت کو جوڑتے ہیں موصوف کے ساتھ، تو جو جملہ صفت بنے اس میں ضمیر چاہیے جو موصوف کی طرف لوٹے۔ اور جملہ کبھی حال بنتا ہے، اور حال کو ذوالحال سے جوڑتے ہیں، تو اس جملے میں ایک ضمیر چاہیے جو ذوالحال کی طرف لوٹے۔ اور جملہ صلہ بھی بنتا ہے، اور صلے کو موصول سے جوڑتے ہیں، تو اس جملے میں ضمیر چاہیے جو اسمِ موصول کی طرف لوٹے۔ یہ تھی عائد کی ایک قسم، آگے اب آپ کو عائد کی اور قسمیں بھی بتلائیں گے صاحبِ جامی بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَذٰلِكَ الْعَائِدُ إِمَّا ضَمِيرٌ اور وہ عائد یا تو ضمیر ہو گی كَمَا فِي الْمِثَالَيْنِ الْمَذْكُورَيْنِ جیسے کہ ان دو مذکورہ مثالوں میں ہے۔ بھئی دیکھیے میں نے آپ کو بتلایا تھا: زَيْدٌ أَبُوهُ قَائِمٌ۔ أَبُوهُ قَائِمٌ پورا جملہ ہے اور یہ خبر ہے زید کے لیے، اور اس کے اندر یہ جو أَبُوهُ کے ساتھ ضمیر جوڑی ہے یہ ربط دینے کے لیے ہے۔ یہ أَبُوهُ کی جگہ اگر آپ عمرو لے آئیں اور یوں کہیں: زَيْدٌ عَمْرٌو قَائِمٌ، پھر کوئی ضمیر نہیں، پھر ربط نہیں آئے گا، لہٰذا اس جملے کا خبر بننا صحیح نہیں۔ اسی طرح زَيْدٌ قَامَ أَبُوهُ، یہ أَبُوهُ کیوں لے کر آئے؟ یہ ربط دینے کے لیے ضمیر کے ساتھ یہ لفظ کو لے کر آئے ہیں، اگر یہاں أَبُوهُ کی جگہ آپ عَمْرٌو رکھ دیں: زَيْدٌ قَامَ عَمْرٌو، تو یہ قَامَ عَمْرٌو میں تو کوئی ضمیر نہیں جو زید کے ساتھ ربط دے، پھر اس کا خبر بننا صحیح نہیں ہے۔ تو کہتے ہیں وہ عائد جو ہے إِمَّا ضَمِيرٌ یا تو ضمیر ہو گی كَمَا فِي الْمِثَالَيْنِ الْمَذْكُورَيْنِ جیسے کہ ان دو مذکورہ مثالوں میں ہے۔ أَوْ غَيْرُهُ یا ضمیر کے علاوہ ہو گی كَاللَّامِ جیسے کہ لام ہے فِي نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ، نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ کے اندر۔ یہ نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ اس پر ذرا نظر رکھیں۔ نِعْمَ یاد رکھو افعالِ مدح میں سے ہے، اس کے ذریعے کسی کی تعریف کی جاتی ہے، یہ انشائے مدح کے لیے ہے۔ کس کے لیے ہے؟ انشائے مدح کے لیے ہے، یعنی اس کے ذریعے مدح یعنی تعریف کو وجود دیا جاتا ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ جملہ انشائیہ کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہیں کہا جا سکتا۔ جیسے میں کہتا ہوں: نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ، زید بڑا اچھا آدمی ہے۔ اردو میں تو اس کی مثال نہیں ہے، اردو کے اعتبار سے دیکھو تو یہ جملہ خبریہ ہی لگ رہا ہے، اور جملہ خبریہ کے کہنے والے کو تو سچا یا جھوٹا کہا جا سکتا ہے۔ لیکن عربی میں انشائے مدح کے لیے نِعْمَ ہے بھئی، نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ آپ ایک شخص کی تعریف کر رہے ہیں، کسی کو خبر نہیں دے رہے، لہٰذا یہ جملہ کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہیں کہا جا سکتا۔ آپ تعریف کو کیا کر رہے ہیں؟ وجود دے رہے ہیں۔ آپ نے کہا زید اچھا آدمی ہے، اردو میں تو گویا یوں لگ رہا ہے آپ خبر دے رہے ہیں اور خبر دینے والے کو تو سچا یا جھوٹا کہا جا سکتا ہے، تو اردو میں آپ کہیں زید اچھا آدمی ہے تو کوئی کہہ سکتا ہے آپ سچ بول رہے ہیں یا کوئی کہہ سکتا ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ لیکن عربی میں خبر کے لیے اور لفظ ہیں اور انشاء کے لیے اور لفظ ہیں، تو یہ نِعْمَ الرَّجُلُ جو ہے یہ انشائے مدح کے لیے ہے۔ میں عربی میں کہتا ہوں نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ، زید کتنا اچھا آدمی ہے، تو یہ انشائے مدح ہے، یعنی مدح اور تعریف کو آپ وجود دے رہے ہیں۔ اب اس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہیں، اگر کوئی کہتا ہے کہ آپ سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ بول رہے ہیں تو آپ کہیں گے بھئی میں نے خبر کب دی آپ کو؟ میں تو کیا کر رہا ہوں؟ انشائے مدح کر رہا ہوں، مدح کو وجود دے رہا ہوں۔ وجود ایک چیز پہلے نہ ہو اور اس کو وجود دینا، تو اس میں انشائے مدح ہے بھئی۔ تو نِعْمَ افعالِ مدح میں سے ہے بھئی، اور یاد رکھو یہ افعالِ مدح و ذم یہ باقی افعال سے مختلف ہیں بھئی۔ بایں لحاظ کہ باقی افعال کے اندر فاعل پر بات پوری ہو جاتی ہے، لیکن یہ افعالِ مدح و ذم یہ فاعل کے آنے کے بعد ایک اور اسم کا بھی تقاضا کرتے ہیں۔ یعنی وہ شخص جس کی تعریف یا مذمت کی جا رہی ہے آگے پھر اس کا ذکر بھی ضروری ہے بھئی۔ تو یہ جو افعالِ مدح و ذم ہیں یہ ایک فاعل کا تقاضا کرتے ہیں اور آگے ایک اور اسم بھی چاہیے، اور اس کو مخصوص بالمدح یا مخصوص بالذم کہتے ہیں۔ اگر افعالِ مدح کے لیے آئے وہ اسم تو وہ مخصوص بالمدح کہلائے گا، یعنی وہ شخص جو مدح کے ساتھ مخصوص ہے یعنی جس کی تعریف کی جا رہی ہے۔ اور اگر افعالِ ذم ہوں تو پھر اس کو مخصوص بالذم کہتے ہیں، یعنی وہ شخص جس کی مذمت بیان کی جا رہی ہے۔ تو نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ یہاں دو ترکیبیں ہو سکتی ہیں یاد رکھنا۔ ایک ترکیب یہ کہ نِعْمَ فعل از افعالِ مدح، اَلرَّجُلُ مرفوع لفظاً اس کا فاعل، اور فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا، جملہ انشائیہ ہوا کیونکہ اس کے اندر انشائے مدح ہے، اور آگے زَيْدٌ جو ہے اس کو خبر بناتے ہیں اور اس کے لیے مبتدا محذوف نکالتے ہیں: أَيْ هُوَ زَيْدٌ، تو هُوَ مبتدا اور زَيْدٌ مرفوع لفظاً اس کی خبر۔ نِعْمَ الرَّجُلُ وہ کتنا اچھا آدمی ہے، اور آگے کیا کہا؟ هُوَ زَيْدٌ وہ زید ہے یعنی میں زید کی تعریف کر رہا ہوں۔ تو یہ زید کیا کہلائے گا؟ مخصوص بالمدح کہلائے گا۔ تو دیکھو اس ترکیب کے مطابق یہاں دو جملے ہو گئے بھئی، دو جملے ہو گئے۔ نِعْمَ الرَّجُلُ فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ، اور زَيْدٌ کے لیے هُوَ مبتدا محذوف نکالا تو هُوَ زَيْدٌ یہ مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ تو یہ ایک ترکیب ہے، لیکن یہاں یہ ترکیب مراد نہیں بھئی، یہاں بات چل رہی ہے عائد کی، اور یہ اس صورت میں ہو گا جب اس سارے کو ایک ہی جملہ بنائیں بھئی، اس سارے کو۔ وہ کس طرح ترکیب ہو گی؟ اس میں یاد رکھو یہ نِعْمَ الرَّجُلُ یہ ہے خبرِ مقدم، اور زَيْدٌ کو مبتدا مؤخر بنا لیں گے۔ پہلی ترکیب کیا تھی؟ نِعْمَ الرَّجُلُ جملہ فعلیہ انشائیہ، اور آگے زَيْدٌ جو ہے وہ خبر ہے اس کے لیے مبتدا محذوف ہے۔ اب دوسری ترکیب یہ ہے کہ نِعْمَ الرَّجُلُ کو بناؤ پورے جملے کو خبرِ مقدم بناؤ اور زَيْدٌ کو کیا بنا دو؟ مبتدا مؤخر۔ تو یہ زَيْدٌ ایسا مبتدا ہے جس کی خبر پورا جملہ ہے، اور جب جملہ خبر واقع ہو تو اس کے لیے ربط ضروری ہے بھئی۔ تو یہاں ربط کیا ہے؟ حالانکہ یہاں تو کوئی غائب کی ضمیر نہیں۔ تو یاد رکھو یہ اَلرَّجُلُ پر جو الف لام آیا یہ ربط دے رہا ہے۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ جو الف لام ہے اس کے ذریعے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے، تو یہاں پر بھی اَلرَّجُلُ جو الف لام ہے اس کے ذریعے اشارہ ہو رہا ہے، اَلرَّجُلُ کا کیا معنی؟ وہ آدمی، یہ وہ کس کا ترجمہ ہے؟ الف لام کا، اور اس الف لام کے ذریعے اشارہ ہے زید کی طرف۔ وہ آدمی، کون؟ زید بھئی۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو اَلرَّجُلُ کا الف لام جو ہے یہ ربط دے رہا ہے، اس کے ذریعے اشارہ ہے کس کی طرف؟ زید کی طرف کہ اَلرَّجُلُ سے زید مراد ہے، تو اس کے ذریعے ربط آ گیا۔ بات سمجھ میں آئی کیسے آیا ربط؟ الف لام کے ذریعے بھئی۔ تو نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ، نِعْمَ فعل از افعالِ مدح، اَلرَّجُلُ مرفوع لفظاً اس کا فاعل، فعل اپنے فاعل سے مل کر خبرِ مقدم، اور زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا مؤخر، مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا، جملہ اسمیہ انشائیہ ہوا۔ أَوْ وَضْعِ الْمُظْهَرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ۔ یہ وَضْعِ الْمُظْهَرِ کا عطف ہے اللَّامِ پر جو پیچھے آیا تھا، اور اللَّامِ پر کاف جارہ داخل ہے وہ مجرور ہے، تو وَضْعِ الْمُظْهَرِ یہ وَضْعِ الْمُظْهَرِ بھی کیا پڑھیں گے؟ مجرور۔ انہوں نے کیا بتایا؟ کہ عائد یا تو ضمیر ہو گی یا اس کے علاوہ ہو گی كَاللَّامِ جیسے کہ لام ہے نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ کے اندر، أَوْ وَضْعِ الْمُظْهَرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ یا وَضْعِ الْمُظْهَرِ اسمِ ظاہر کو رکھنا مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ ضمیر کے مقام میں۔ بھئی آپ جانتے ہیں کہ کلامِ عرب کے اندر ایک چیز کو جب ذکر کر دیا جائے تو بار بار اس چیز کا نام نہیں لیا جاتا بلکہ اس کے لیے ضمیر استعمال کی جاتی ہے، بلکہ ہر زبان میں اسی طرح ہے نام ایک دفعہ ذکر کیا جاتا ہے اور پھر ضمیریں استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن کبھی کبھار ضمیر کے بجائے اسی اسمِ ظاہر کو دوبارہ لے آتے ہیں، اس کو کہتے ہیں وَضْعُ الْمُظْهَرِ یعنی اسمِ ظاہر کو رکھنا مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ ضمیر کے مقام میں۔ وَضْعِ الْمُظْهَرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ کیا معنی؟ ضمیر کے مقام میں اسمِ ظاہر کو رکھ دینا، تو یاد رکھو اس کے ذریعے بھی کبھی کبھار ربط آ جاتا ہے۔ یعنی جس چیز سے آپ جوڑنا چاہتے ہیں، اسی چیز کو دوبارہ اس جملے کے اندر ذکر کر دیں، جیسے دیکھو: اَلْحَاقَّةُ مَا الْحَاقَّةُ۔ اَلْحَاقَّةُ یہ ہے مبتدا، اور مَا الْحَاقَّةُ یہ پورا جملہ اس کی خبر ہے۔ یہ مَا استفہامیہ ہے۔ اَلْحَاقَّةُ، الحاقۃ یاد رکھو قیامت کا نام ہے، قیامت کو کہتے ہیں۔ اَلْحَاقَّةُ قیامت جو ہے، مَا الْحَاقَّةُ تمہیں کیا معلوم قیامت کیا چیز ہے بھئی؟ الحاقۃ حَقّ سے ہے حق، جس کا ہونا سچ اور واقعی ہے۔ تو الحاقۃ کا معنی کر لیں: وہ جس کا ہونا برحق ہے، وہ قیامت جس کا ہونا برحق ہے۔ تو قرآن میں اللہ فرماتے ہیں: اَلْحَاقَّةُ مَا الْحَاقَّةُ وہ جس کا ہونا برحق ہے، مَا الْحَاقَّةُ اور تمہیں کیا معلوم وہ جس کا ہونا برحق ہے وہ کیا چیز ہے بھئی؟ تو اَلْحَاقَّةُ ہے مبتدا اور مَا الْحَاقَّةُ یہ پورا جملہ اس کی خبر ہے۔ اس کے اندر یہ مَا استفہامیہ ہے اور اَلْحَاقَّةُ اس کی خبر ہے۔ اور مبتدا خبر مل کر یہ پورا جملہ اسمیہ ہو کر، یہ خبر ہے کس کے لیے؟ اَلْحَاقَّةُ کے لیے۔ تو پورا جملہ خبر واقع ہو رہا ہے، اور خبر کو جب بھی کسی چیز سے جوڑا جائے تو درمیان میں ربط ضروری ہے۔ تو یہاں کیا ربط ہے؟ کہ جس اَلْحَاقَّةُ کے ساتھ ہم جوڑنا چاہتے تھے، اس کا دوبارہ اسی جملے کے اندر ذکر آ گیا تو اس سے ربط آ گیا۔ مَا الْحَاقَّةُ کو ہم کس سے جوڑنا چاہتے ہیں؟ اَلْحَاقَّةُ سے، اور وہی اَلْحَاقَّةُ خود مَا الْحَاقَّةُ کے اندر ذکر ہو گیا۔ تو اصل میں تو یوں ہونا چاہیے: اَلْحَاقَّةُ مَا هِيَ۔ ایک دفعہ چیز ذکر ہو جائے تو دوبارہ ضمیر ذکر ہوتی ہے، لیکن دوبارہ اسی اسمِ ظاہر کو ذکر کر دیا گیا، اس کو کیا کہتے ہیں: وَضْعُ الْمُظْهَرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ بھئی۔ تو یہ عائد کی تیسری صورت آ گئی۔ پہلی صورت کیا؟ کہ کوئی غائب کی ضمیر ہو۔ دوسری صورت کیا؟ کہ ربط کس کے ذریعے دیا جائے؟ الف لام کے ذریعے۔ اور تیسری صورت کیا ہے؟ وَضْعُ الْمُظْهَرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ بھئی۔ آگے دیکھیے: أَوْ كَوْنُ الْخَبَرِ تَفْسِيرًا لِلْمُبْتَدَأِ، یا خبر کا مبتدا کے لیے تفسیر ہونا، کہ خبر مبتدا کی تفسیر کر رہی ہے، اس کا معنی بیان کر رہی ہے، جیسے: نَحْوُ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ۔ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ، ترکیب سنو بھئی: قُلْ فعلِ امر، أَنْتَ ضمیر مرفوع محلاً اس کے اندر فاعل۔ فعلِ امر ہے نا، فعلِ امر کے اندر أَنْتَ ضمیر اس کا فاعل ہے۔ هُوَ مرفوع محلاً یہ ہے مبتدا اول، اور یہ ضمیرِ شان ہے۔ یہ هُوَ کیا ہے؟ مبتدا اول۔ آگے اللّٰهُ أَحَدٌ پورا جملہ اسمیہ اس کی خبر بنے گا، اور اس کے اندر ایک اور مبتدا آئے گا، تو لہٰذا دونوں میں فرق کرنے کے لیے ایک پہلے مبتدا کو مبتدا اول کہہ دیں گے اور دوسرے کو مبتدا ثانی تاکہ فرق ہو جائے بھئی۔ تو قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ، هُوَ کیا ہے؟ یہ ہے مبتدا، توجہ ہے؟ اور اللّٰهُ أَحَدٌ یہ پورا جملہ اس کی خبر ہے۔ اللّٰهُ أَحَدٌ کے اندر لفظِ اللّٰهُ مرفوع لفظاً مبتدا ثانی، أَحَدٌ مرفوع لفظاً یہ خبر ہے مبتدا ثانی کی۔ مبتدا ثانی اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر، یہ پورا جملہ خبر ہے هُوَ مبتدا کے لیے۔ مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا، اور یہ مقولہ ہے قُلْ کے لیے۔ قُلْ کے لیے، قُلْ کے لیے مقولہ چاہیے اور میں نے بتلایا تھا کہ یہ مقولہ مفعول بہ ہوتا ہے، تو یہ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ یہ مفعول بہ ہے قُلْ کے لیے۔ اور مفعول بہ کیا ہوتا ہے؟ منصوب، تو هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ یہ پورا جملہ محلاً منصوب ہے۔ تو فعلِ امر اپنے فاعل اور مقولے یعنی مفعول بہ سے مل کر، یوں کہیں: فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ انشائیہ ہوا، کیونکہ فعلِ امر ہے نا قُلْ۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی؟ اب یاد رکھو، یہ جو هُوَ ہے مبتدا اول، یہ ضمیرِ شان ہے، ضمیرِ شان۔ یاد رکھو ضمیرِ شان جو ہے، یہ ایک مبہم ضمیر ہوتی ہے، آگے آنے والا جملہ اس کی تفسیر کرتا ہے۔ آگے آنے والا جملہ اس کی تفسیر کرتا ہے۔ جیسے: قُلْ کہو، هُوَ حال یہ ہے، هُوَ ضمیر آ گئی۔ بھئی هُوَ ضمیر اس سے کیا مراد ہے؟ آگے اس کی تفسیر آ گئی: اللّٰهُ أَحَدٌ۔ اس کو ضمیرِ شان کہتے ہیں، شان کا معنی ہے حال، حال۔ قُلْ آپ کہہ دیجیے هُوَ کہ حال یہ ہے، کیا حال ہے؟ اللّٰهُ أَحَدٌ کہ اللہ یکتا ہے، اللہ ایک ہے۔ ایک ہے وَاحِدٌ اور ایک ہے أَحَدٌ۔ وَاحِدٌ وہ ایک جس کے بعد دو آتا ہے، وَاحِدٌ وہ ایک ہے جس کے بعد دو آتا ہے، لیکن أَحَدٌ وہ ایک ہے جس کا کوئی دوسرا نہیں ہوتا، تو اردو میں اس کا ترجمہ ہے یکتا۔ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ، اے پیغمبر آپ فرما دیجیے هُوَ کہ حال یہ ہے، شان یہ ہے، اللّٰهُ أَحَدٌ اللہ یکتا ہے۔ اللہ یکتا ہے، یعنی اللہ ایسا ایک ہے جس کا کوئی دوسرا نہیں ہے بھئی۔ تو یہاں یہ هُوَ ضمیرِ شان ہے۔ ضمیرِ شان کسے کہتے ہیں؟ یاد رکھو ضمیرِ شان، یہ جو مذکر ہو تو اس کو ضمیرِ شان کہتے ہیں اور اگر یہ مؤنث کی ضمیر ہو تو اس کو ضمیرِ قصہ کہتے ہیں۔ ضمیرِ شان ایک مبہم ضمیر ہوتی ہے اور آگے آنے والا جملہ اس کی تفسیر کرتا ہے۔ هُوَ شان یہ ہے، یعنی حال یہ ہے، یعنی یوں کہو بات یہ ہے، بات یہ ہے اللّٰهُ أَحَدٌ کہ اللہ یکتا ہے۔ تو یہ اللّٰهُ أَحَدٌ پورا جملہ خبر ہے هُوَ مبتدا کی، اور جب جملہ خبر واقع ہو تو درمیان میں ربط ضروری ہے، اور یہاں پر کیا ربط ہے؟ اللّٰهُ أَحَدٌ کے اندر تو کوئی ضمیر بھی نہیں ہے بھئی، تو یہاں کیا ربط ہے بھئی؟ تو یاد رکھنا کہ یہاں ربط بایں لحاظ ہے کہ یہ اللّٰهُ أَحَدٌ یہ اسی هُوَ کی تفسیر ہے۔ بات یہ ہے، کیا بات ہے؟ اللّٰهُ أَحَدٌ کہ اللہ یکتا ہے۔ تو اسی هُوَ کی تفسیر کر دی۔ تو یاد رکھو، پھر سنو، ضمیرِ شان ایک مبہم ضمیر ہوتی ہے، آگے آنے والا جملہ اس کی تفسیر کرتا ہے۔ قُلْ هُوَ، هُوَ ضمیر آ گئی، اور حالانکہ ضمیر کے لیے پہلے مرجع چاہیے، اور یہاں تو اس کا کوئی مرجع پیچھے نہیں ہے۔ تو سننے والا متوجہ ہو جاتا ہے کہ ضمیر آ گئی اور پیچھے مرجع کوئی نہیں، تو پھر آگے فوراً ہی اس ضمیر کی تفسیر کر دی جاتی ہے کہ اللّٰهُ أَحَدٌ اللہ یکتا ہے بھئی۔ تو یہ ضمیرِ شان کسے کہتے ہیں؟ ایک مبہم ضمیر ہوتی ہے، آگے آنے والا جملہ اس کی تفسیر کرتا ہے۔ تو یہاں ربط کس طرح آیا؟ کہ وہ جو خبر ہے وہ اسی مبتدا کی تفسیر ہے بھئی، وہ کوئی الگ چیز نہیں ہے، وہ اسی کا معنی کھول کر بیان کر رہی ہے، وہ اسی کی تشریح کر رہی ہے، وہ اسی کی وضاحت کر رہی ہے، وہ کوئی الگ چیز ہے ہی نہیں، دونوں ایک ہی ہیں، هُوَ کیا ہے؟ اللّٰهُ أَحَدٌ۔ بھئی ہوتا ہمیشہ یہ ہے: پہلے مرجع ذکر کیا جاتا ہے اس کے بعد ضمیر، لیکن یہ جو ضمیرِ شان اور ضمیرِ قصہ ہے، اس میں پہلے ضمیر ہوتی ہے اور پھر آگے اس کی تفسیر کی جاتی ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے تاکہ بات اچھی طرح ذہن میں بیٹھ جائے، کیونکہ جب غائب کی ضمیر آئی تو سننے والا فوراً متوجہ ہو جاتا ہے کہ بھئی ضمیر آ گئی، مرجع تو پیچھے کوئی ذکر ہی نہیں ہوا، اور پھر جب ذہن متوجہ ہو گیا، اب ساتھ ہی آگے تفسیر بھی آ گئی کہ اللّٰهُ أَحَدٌ اللہ یکتا ہے۔ تو دیکھو جب ذہن متوجہ ہو گیا، ذہن کے اندر طلب آ گئی کہ اس ضمیر کا مرجع کیا ہے، اس کا معنی کیا ہے، اس سے کیا مراد ہے، تو اب آگے جو بات آئے گی وہ ذہن میں اچھی طرح بیٹھ جائے گی۔ تو یہ جو ضمیرِ شان ہے اس میں ہمیشہ ضمیر پہلے آتی ہے، مرجع بعد میں آتا ہے، اور اس میں مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ پہلے ابہام پیدا کیا جائے، جب هُوَ کہا ابہام پیدا ہوا، اور اس ابہام کی وجہ سے سننے والا متوجہ ہو گا بھئی، اور جب متوجہ ہو گا جب آگے تفسیر آئے گی تو وہ اچھی طرح اس کے ذہن میں بیٹھ جائے گی۔ اور یہی ضمیر اگر مؤنث کی ہو تو اس کو ضمیرِ قصہ کہتے ہیں، جیسے: إِنَّهَا زَيْنَبُ قَائِمَةٌ، إِنَّهَا یہ هَا ضمیر، ضمیرِ قصہ کہلاتی ہے۔ ضمیرِ شان اور ضمیرِ قصہ ایک ہی چیز ہیں، فرق صرف اتنا ہے: مذکر کی ضمیر ہو تو ضمیرِ شان کہلاتی ہے اور مؤنث کی ہو تو ضمیرِ قصہ کہلاتی ہے۔ إِنَّهَا زَيْنَبُ قَائِمَةٌ، قصہ یہ ہے زَيْنَبُ قَائِمَةٌ کہ زینب کھڑی ہے، یعنی بات یہ ہے کہ زینب کھڑی ہے۔ دیکھو یہ جو ضمیرِ شان آتی ہے، آگے آنے والا جملہ اس کی تفسیر کرتا ہے، اس جملے کے اندر اگر مسند الیہ مذکر ہو تو پھر ضمیر بھی مذکر والی شروع میں لاتے ہیں اور اس کو ضمیرِ شان کہتے ہیں، اور اگر آگے آنے والے جملے میں جو مسند الیہ ہے وہ مؤنث ہو تو پھر ضمیر بھی شروع میں مؤنث والی لائی جاتی ہے۔ تو یہ جو ضمیر مذکر یا مؤنث لاتے ہیں کس کے اعتبار سے لاتے ہیں؟ آگے جو جملہ تفسیر کر رہا ہے اس ضمیر کی، اس میں اگر مسند الیہ مذکر ہو تو ضمیر مذکر کی لاتے ہیں، اور اگر وہ مؤنث ہو تو ضمیر مؤنث کی لاتے ہیں۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو یہاں پر بھی قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ، یہ هُوَ یہ ضمیرِ شان ہے اور اللّٰهُ أَحَدٌ یہ اسی کی تفسیر کر رہا ہے، یہ کوئی الگ چیز نہیں، تو اسی سے ربط آ گیا، کیونکہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔ تو کہتے ہیں: أَوْ كَوْنُ الْخَبَرِ تَفْسِيرًا لِلْمُبْتَدَأِ یا خبر کا مبتدا کے لیے تفسیر ہونا، نَحْوُ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ جیسے قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ بھئی۔ حاصلِ کلام یہاں کیا ہوا؟ کہ جملے کو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو تو ربط ضروری، اور یاد رکھنا یہی حکم جو ہے شبہ جملہ کا بھی ہے، اس کو بھی جس چیز سے جوڑنا ہو ربط ضروری۔ اور وہ چیز جو ربط دے اس کو عائد کہتے ہیں۔ اور اس عائد کی ایک صورت یہ ہے کہ کوئی غائب کی ضمیر ہو جو اس چیز کی طرف لوٹے جس کے ساتھ آپ اس جملے کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ اور عائد کی دوسری صورت جو ہے جیسے الف لام آ جائے کیونکہ الف لام کے ذریعے بھی کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے، اس سے بھی ربط آ جاتا ہے: نِعْمَ الرَّجُلُ زَيْدٌ، نِعْمَ الرَّجُلُ کتنا اچھا ہے وہ آدمی، اس 'وہ' کے ذریعے اشارہ ہو گیا کس کی طرف؟ آگے جو زید مبتدا ذکر ہے، تو اس کے ذریعے ربط آ گیا۔ اور کبھی کبھار ربط آتا ہے کہ ضمیر کے بجائے اسمِ ظاہر کو لے آئیں، جیسے: اَلْحَاقَّةُ مَا الْحَاقَّةُ، الحاقۃ ہے مبتدا اور مَا الْحَاقَّةُ ہے اس کی خبر، یا جیسے: اَلْقَارِعَةُ مَا الْقَارِعَةُ، القارعۃ ہے مبتدا اور مَا الْقَارِعَةُ یہ پورا جملہ اس کی خبر ہے، اور مَا الْقَارِعَةُ کو کس سے جوڑا گیا ہے؟ القارعۃ سے، تو جس سے جوڑا جا رہا ہے وہ خود ہی مَا الْحَاقَّةُ کے اندر آ گیا تو اس سے ربط آ گیا، تو اس کو کیا کہتے ہیں؟ وَضْعُ الْمُظْهَرِ مَوْضِعَ الْمُضْمَرِ۔ اور اسی طرح کبھی کبھار خبر جو ہے وہ جملہ ہوتی ہے، لیکن وہ خود مبتدا کی تفسیر کر رہی ہے، اس کا معنی بیان کر رہی ہے، تو اس سے بھی ربط آ گیا، تو یہ بھی عائد ہے۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: وَقَدْ يُحْذَفُ الْعَائِدُ، اور کبھی کبھار عائد کو حذف کر لیا جاتا ہے إِذَا كَانَ ضَمِيرًا جب وہ ضمیر ہو، لِقِيَامِ قَرِينَةٍ أَيْ وَقْتَ قِيَامِ قَرِينَةٍ، یہ لام کس معنی میں ہے؟ وقت کے معنی میں ہے۔ تو کہتے ہیں عائد کو کبھی کبھار حذف کر لیا جاتا ہے جب وہ ضمیر ہو، جس وقت قرینہ قائم ہو، نَحْوُ مثال کے طور پر: اَلْبُرُّ الْكُرُّ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا وَالسَّمْنُ مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ۔ اَلْبُرُّ الْكُرُّ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا، بُرٌّ کہتے ہیں گندم کو بھئی، اور اَلْكُرُّ یہ ایک پیمانہ ہے گندم ماپنے کا بھئی، یہ سب سے بڑا پیمانہ ہے گندم ماپنے کا۔ یاد رکھو ایک کُر جو ہے وہ بارہ وسق کا ہوتا ہے، واؤ، سین اور قاف ہے دو نقطوں والا، ایک کُر بارہ وسق کے برابر ہے، اور ایک وسق جو ہے وہ ساٹھ صاع کے برابر ہے، اور ایک صاع جو ہے وہ تین سیر چھ چھٹانک کے برابر ہے، یعنی یوں کہو تین سیر ڈیڑھ پاؤ، تین سیر ڈیڑھ پاؤ یعنی دو پاؤ ہو جاتے پھر تو ساڑھے تین سیر ہو جاتے، توجہ ہے؟ تو یہ ساڑھے تین سیر سے تھوڑا سا کم ہوتا ہے، تین سیر چھ چھٹانک کہہ لو یا ڈیڑھ پاؤ کہہ لو۔ یہ ایک صاع ہے، جیسے آپ نے بھی پڑھا ہے کہ صدقۂ فطر کتنا دینا پڑتا ہے؟ نصف صاع گندم ہے، بعض چیزیں صاع ہیں اور بعض چیزیں نصف صاع۔ تو یہ جو صاع ہوتا ہے یہ تین سیر چھ چھٹانک کا ہوتا ہے، اور تولوں کے حساب سے یاد رکھو: ایک سیر جو ہے وہ اسی تولے کا ہوتا ہے، ایک سیر اسی تولے کا۔ ہمارے ہاں آج کل کلو رائج ہے، یاد رکھو یہ کلو سیر سے بڑا ہے، کلو تقریباً چھیاسی تولے کا ہے۔ سیر کتنا؟ اسی تولے، اور کلو کتنا؟ چھیاسی، یعنی تقریباً چھ تولے کا فرق ہے دونوں کے اندر، پورا چھ تولے کا نہیں ہے لیکن اس کے لگ بھگ فرق ہے بھئی۔ تو یہ جو تین سیر چھ چھٹانک ہے یہ ہے ایک صاع بھئی، اور یہ ساٹھ صاع ہوں، ساٹھ صاع تو بنتا ہے ایک وسق بھئی۔ یہ کوئی پانچ من کے لگ بھگ بنتا ہے، پانچ من، ایک من میں چالیس سیر ہوتے ہیں، تو یہ ایک وسق بنتا ہے۔ اور بارہ وسق ہوں تو ایک کُر بنتا ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ معلوم ہوا یہ کوئی پچاس ساٹھ من کے برابر جو گندم ہے اس کو ایک کُر کہتے ہیں، یعنی بڑا ڈھیر ہو گا گندم کا بھئی، یہ ہے ایک کُر۔ دیکھیے اب کتاب پر، کہتے ہیں: اَلْبُرُّ الْكُرُّ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا گندم جو ہے، اَلْكُرُّ ایک کُر اس کا بِسِتِّينَ دِرْهَمًا ساٹھ درہم کا ہے۔ کتنے کا ہے؟ ساٹھ درہم کا ایک کُر ہے۔ آگے ہے: وَالسَّمْنُ مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ، اور سَمْن گھی کو کہتے ہیں، اور گھی جو ہے مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ وہ دو من ہے ایک درہم کے بدلے۔ یاد رکھو یہ وہ من چالیس سیر والا نہیں مراد بھئی، یہ اور پیمانہ ہے چھوٹا سا کوئی پیمانہ ہے، بعضوں نے ایک سیر لکھا ہے، تو یہ چھوٹا پیمانہ ہے بھئی۔ تو گھی جو ہے دو من بِدِرْهَمٍ ایک درہم کے بدلے ہے بھئی۔ بھئی اب دیکھو ترکیب سنو، ترکیب سنو۔ اَلْبُرُّ مرفوع لفظاً مبتدائے اول۔ توجہ سے سنو مشکل ترکیب ہے۔ اَلْبُرُّ مرفوع لفظاً مبتدائے اول۔ اَلْكُرُّ مرفوع لفظاً مبتدائے ثانی۔ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا با جارہ، سِتِّينَ مجرور لفظاً مبہم ممیز، مبہم ممیز۔ ساٹھ، بھئی ساٹھ کیا چیز ہیں؟ کتابیں ہیں، قلم ہیں؟ تو اس کے لیے آگے تمیز چاہیے جو اس سے ابہام کو دور کرے، تو سِتِّينَ مجرور لفظاً مبہم ممیز۔ مبہم ممیز کہیں یا صرف ممیز کہہ دیں۔ تو سِتِّينَ مجرور لفظاً ممیز اور دِرْهَمًا منصوب لفظاً اس کی تمیز کہ وہ ساٹھ کیا ہیں؟ درہم ہیں بھئی۔ ممیز اپنی تمیز سے مل کر یہ مجرور ہوا با جارہ کے لیے۔ اور یہ جار مجرور مل کر یہ خبر ہیں مبتدائے ثانی اَلْكُرُّ کے لیے۔ ترکیب سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو جار مجرور مل کر کس سے متعلق ہوں گے؟ توجہ ہے؟ جی۔ یہ خبر ہے اَلْكُرُّ کے لیے۔ جی۔ تو جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ ثَبَتَ نکال لیں یا ثَابِتٌ نکال لیں۔ ثَبَتَ فعل سے۔ ثَبَتَ فعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، جو کس کو راجع؟ جی؟ اَلْكُرُّ کو راجع یا اَلْبُرُّ کو راجع؟ شاباش اَلْكُرُّ، کیونکہ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا یہ اَلْكُرُّ کی خبر ہے، تو یہ ثَبَتَ کے اندر هُوَ ضمیر جو راجع ہے اَلْكُرُّ کو۔ فعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر۔ مبتدائے ثانی جو اَلْكُرُّ ہے یہ اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر، یہ خبر ہوا اَلْبُرُّ کے لیے۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی؟ یہ خبر ہوا کس کے لیے؟ اَلْبُرُّ کے لیے۔ تو یہ پورا جملہ خبر بن رہا ہے اور جملے کو خبر بنانے کے لیے ربط ضروری، تو اس کے اندر تو کوئی ربط نہیں آیا، ربط نہیں آیا۔ تو یاد رکھو یہاں پر عائد محذوف ہے، اور عبارت اصل میں یوں ہے: اَلْكُرُّ مِنْهُ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا۔ عائد کیا ہے؟ محذوف ہے۔ یاد رکھو عائد جب مِنْ کے ساتھ ہو، ضمیر ہے اور مِنْ کے ساتھ ہو تو اس کو قیاساً حذف کر لیا جاتا ہے، یعنی عموماً اس کو حذف کر لیتے ہیں۔ تو یہاں پر بھی اَلْكُرُّ مِنْهُ، یہ مِنْهُ، مِنْ جارہ، هَا ضمیر مجرور، اور یہ هَا ضمیر کس کو راجع؟ اَلْكُرُّ مِنْهُ، اس میں سے ایک کُر۔ کس میں سے ایک کُر؟ گندم میں سے، گندم میں سے۔ تو یہ مِنْهُ کی هَا ضمیر کس کو راجع؟ اَلْبُرُّ کو یعنی مبتدائے اول کو، اور یہ ربط دے رہی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اچھا یہ مِنْهُ ترکیب میں کیا واقع ہو گا؟ بھئی دیکھیے اس سے پہلے اَلْكُرُّ آیا، معرفہ کے بعد مِنْهُ آیا، توجہ ہے؟ مِنْهُ آیا۔ اور جار مجرور میں نے آپ کو بتایا تھا نکرہ کے بعد آئیں تو وہ عموماً اس کے لیے صفت بنتے ہیں، اور معرفہ کے بعد آئیں تو وہ عموماً اس کے لیے حال بنتے ہیں۔ تو اَلْكُرُّ مِنْهُ، یہ مِنْهُ کو کیا بنا دو؟ حال بنا دو کس سے؟ اَلْكُرُّ سے۔ توجہ ہے؟ جی۔ یہ مِنْهُ ربط دے رہا ہے کس جملے کو؟ اَلْكُرُّ مِنْهُ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا، اس جملے کو ربط دے رہا ہے کس کے ساتھ؟ اَلْبُرُّ کے ساتھ۔ توجہ ہے؟ تو لہٰذا اسی جملے کے اندر اس کو حال بنانا ہے، تو کس سے بنا دیں حال؟ اَلْكُرُّ سے حال بنا دیں۔ اَلْكُرُّ مبتدا ہے اور اسی کو کیا بنا دو؟ ذوالحال۔ اور مِنْهُ، مِنْ جارہ، هَا ضمیر مجرور، جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ جی، آپ اس کو کیا بنا رہے ہیں؟ حال بنا رہے ہیں، اور حال کیا ہوتا ہے؟ منصوب ہوتا ہے، تو ثَابِتًا نکالیں، تو مِنْهُ متعلق ہوا ثَابِتًا سے۔ ثَابِتًا منصوب لفظاً صیغۂ اسمِ فاعل، اس کے اندر هُوَ ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، جو کس کو راجع؟ حال کو کس سے جوڑتے ہیں؟ ذوالحال سے جوڑتے ہیں، تو اس کے اندر هُوَ ضمیر اَلْكُرُّ کو راجع۔ اَلْكُرُّ ذوالحال اپنے حال سے مل کر یہ ہوا مبتدا، اور بِسِتِّينَ دِرْهَمًا یہ ہوئی اس کی خبر۔ ہاں اس پر ایک اشکال ہوتا ہے کہ یہ تو آپ مبتدا سے حال بنا رہے ہیں، مبتدا سے حال۔ حالانکہ صاحبِ کافیہ کا مذہب یہ ہے کہ حال صرف فاعل یا مفعول کی حالت بیان کرتا ہے، اور اَلْكُرُّ یہ تو مبتدا ہے نا، یہ فاعل ہے یا یہ نہ مفعول ہے بھئی، اس سے کیسے حال آ گیا؟ تو یاد رکھو صاحبِ کافیہ کا تو یہ مذہب ہے کہ حال صرف فاعل یا مفعول کی حالت بیان کرتا ہے، لیکن ابنِ مالک رحمہ اللہ یہ بھی ایک بہت بڑے نحوی گزرے ہیں، وہ فرماتے ہیں حال مطلقاً ہیئت بیان کرتا ہے، کسی بھی چیز سے حال آ سکتا ہے، تو ان کے مذہب کو لے لیں تو پھر اَلْكُرُّ سے حال آنا صحیح ہے۔ ہاں صاحبِ کافیہ کے مذہب میں حال صرف فاعل یا مفعول سے آ سکتا ہے، لہٰذا اس صورت میں پھر اس کو حال بناؤ، کس سے حال بنائیں؟ کوئی فاعل یا مفعول آیا اس جملے میں؟ نہیں۔ جی؟ وہ جو بِسِتِّينَ دِرْهَمًا کو جوڑا تھا کس سے؟ ثَابِتٌ سے، اور اس ثَابِتٌ کے اندر هُوَ ضمیر کیا تھی؟ وہ فاعل تھی، وہ هُوَ ضمیر کس کو راجع؟ وہ بھی اَلْكُرُّ کو راجع ہے، تو کُر سے چاہے براہِ راست حال بنا دو، یا ثَابِتٌ کے اندر جو هُوَ ضمیر جو کُر کو راجع ہے... ثَابِتٌ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا، یہ ثَابِتٌ کیا تھا؟ یہ ثَابِتٌ خبر ہے، وہ جو ثَابِتًا مِنْهُ نکالا وہ حال ہے، میں اس کی بات نہیں کر رہا، یہ ثَابِتٌ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا یہ ثَابِتٌ کیا ہے؟ خبر، اور خبر کیا ہوتی ہے؟ مرفوع، اور اس کے اندر ثَابِتٌ کے اندر کون سی ضمیر ہے؟ هُوَ ضمیر، اور وہ کس کو راجع؟ اَلْكُرُّ کو راجع ہے، تو اس ضمیر کو بنا دو ذوالحال اور مِنْهُ کو اس سے حال بنا دو، أَيْ ثَابِتًا مِنْهُ، ثَابِتًا مِنْهُ۔ اور اس صورت میں یہ جو ثَابِتًا مِنْهُ کے اندر هُوَ ضمیر ہے اس کو کس کی طرف لوٹائیں گے؟ حال ہے، حال کو کس سے جوڑتے ہیں؟ ذوالحال سے جوڑتے ہیں، تو اس ثَابِتًا کے اندر هُوَ ضمیر وہ جو ثَابِتٌ کے اندر هُوَ ضمیر تھی اس کی طرف لوٹائیں گے کیونکہ وہ ذوالحال ہے۔ تو لہٰذا یوں تعبیر نہ کرو کہ هُوَ ضمیر هُوَ ضمیر کو راجع، بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن تعبیر اچھی نہیں، یوں کہو کہ هُوَ ضمیر ذوالحال کو راجع ہے، هُوَ ضمیر ذوالحال کو۔ ترکیب سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو لہٰذا اگر ابنِ مالک رحمہ اللہ کا قول لیا جائے تو مِنْهُ کو کس سے حال بنا دو؟ اَلْكُرُّ سے بنا دو، اور صاحبِ کافیہ کا مذہب لیا جائے تو مِنْهُ کو حال کس سے بناؤ؟ ثَابِتٌ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا کے اندر جو ضمیر ہے اس سے حال بنا دو۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ ایک اور ترکیب بھی یہاں سمجھ لو بھئی، وہ بھی فائدے سے خالی نہیں۔ ایک ترکیب یہاں یہ کہ مِنْهُ کو صفت بنا دو اَلْكُرُّ کے لیے۔ توجہ ہے؟ مِنْهُ کو صفت بنا دو کس کے لیے؟ اَلْكُرُّ کے لیے۔ اس پر آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا کہ اَلْكُرُّ یہ تو معرفہ ہے اس پر الف لام داخل ہے، اور معرفہ کے بعد جار مجرور آئے وہ تو حال بنتا ہے، آپ اس کو کیا بنانا چاہتے ہیں؟ صفت۔ نکرہ کے بعد جار مجرور آئے، توجہ ہے؟ نکرہ کے بعد جار مجرور آئے تو وہ کیا بنتا ہے؟ صفت۔ تو یاد رکھنا کہ یہ جو اَلْكُرُّ ہے اس کے اندر الف لام عہدِ ذہنی کا بنا لیں، کیونکہ یہاں تعریف مقصود نہیں، اس کے اندر الف لام عہدِ ذہنی کا ہے۔ اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ الف لام جس لفظ پر داخل ہو جائے وہ اس لفظ کو معرفہ بنا دیتا ہے، رَجُلٌ نکرہ تھا اَلرَّجُلُ کیا بن گیا؟ معرفہ۔ لیکن اگر یہ الف لام عہدِ ذہنی کا ہے تو پھر اس صورت میں لفظوں کے اعتبار سے تو وہ معرفہ بن جائے گا، لیکن معنی کے اعتبار سے وہ نکرہ کا نکرہ ہی ہے، جیسے اس کی مثال بھی میں نے ذکر کی تھی، جیسے حضرت یعقوب علیہ السلام کا واقعہ ہے: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ، الذِّئْبُ پر الف لام آیا لیکن یہ الف لام کون سا ہے؟ عہدِ ذہنی کا ہے، اور میں نے بتایا تھا کہ یہ الذِّئْبُ لفظوں کے اعتبار سے معرفہ بن گیا ہے، لیکن معنی کے اعتبار سے یہ نکرہ ہی ہے، اب اس کا ترجمہ نکرہ والا ہی کریں گے، تو الذِّئْبُ کیا ترجمہ کریں گے؟ کوئی بھیڑیا، مجھے خوف ہے کہ ان کو کوئی بھیڑیا کھا جائے گا۔ تو یہاں پر بھی اَلْكُرُّ کے اندر جو الف لام ہے وہ الف لام کون سا ہوا؟ عہدِ ذہنی والا، تو یہ معنی کے اعتبار سے نکرہ ہے، جب معنی کے اعتبار سے نکرہ ہے تو مِنْهُ کا اس کے لیے صفت بننا صحیح۔ تو اَلْكُرُّ مرفوع لفظاً موصوف، مِنْهُ جار مجرور مل کر کس سے متعلق؟ ثَابِتٌ سے، کس سے؟ ثَابِتٌ سے، کیونکہ اَلْكُرُّ پر بے شک الف لام ہے لیکن وہ معنی کے اعتبار سے نکرہ تو اس کی صفت بھی کیا لائیں گے؟ نکرہ لائیں گے ثَابِتٌ، اور صفت کا وہی اعراب ہوتا ہے جو موصوف کا اعراب ہوتا ہے، اور موصوف یہاں مرفوع ہے تو صفت ثَابِتٌ بھی ہم نے مرفوع نکالی۔ تو ثَابِتٌ مِنْهُ، اور ثَابِتٌ کے اندر هُوَ ضمیر وہ کس کو راجع؟ صفت کو کس سے جوڑتے ہیں؟ موصوف سے، تو وہ هُوَ ضمیر اَلْكُرُّ کو راجع ہے۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی؟ اگلی ترکیب دیکھیے: وَالسَّمْنُ مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ، اور گھی جو ہے مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ وہ دو من ایک درہم کے بدلے ہے۔ ترکیب سنو: اَلسَّمْنُ مرفوع لفظاً مبتدائے اول۔ مَنَوَانِ مرفوع لفظاً کیونکہ یہ تثنیہ ہے، تثنیہ کا رفع کس کے ساتھ آتا ہے؟ الف کے ساتھ، تو مَنَوَانِ مرفوع لفظاً مبتدائے ثانی۔ توجہ ہے؟ با جارہ، دِرْهَمٍ مجرور، جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ توجہ ہے؟ اَلسَّمْنُ ہے مبتدائے اول، مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ یہ پورا جملہ اس کی خبر ہے، تو اس کے اندر پھر مَنَوَانِ یہ آیا مبتدائے ثانی اور یہ بِدِرْهَمٍ اس مَنَوَانِ کی خبر ہے۔ جی ترکیب کیجیے: با جارہ، دِرْهَمٍ مجرور، جار مجرور مل کر متعلق کس سے؟ شاباش، ثَابِتَانِ نکالیں گے، کیوں؟ کیونکہ یہ بِدِرْهَمٍ کس کی خبر ہے؟ مَنَوَانِ کی اور وہ ہے تثنیہ، تو ربط دینے کے لیے ضمیر بھی کون سی چاہیے؟ تثنیہ والی ضمیر چاہیے، تو بِدِرْهَمٍ متعلق ہوا ثَابِتَانِ سے۔ اور ثَابِتَانِ مرفوع ہے، کیوں مرفوع؟ کیونکہ خبر ہے، اور اس کے اندر هُمَا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، اس کا فاعل جو کس کو راجع؟ مَنَوَانِ مبتدائے ثانی کو راجع۔ اسمِ فاعل اپنے فاعل اور متعلق سے مل کر شبہ جملہ ہو کر یہ خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ ہوا اور یہ خبر ہے اَلسَّمْنُ کے لیے۔ لیکن سوال، جملے کو تو جب بھی کسی چیز سے جوڑنا ہو ربط ضروری، اور یہاں تو کوئی عائد نہیں، تو یہاں پر بھی عائد محذوف ہے، أَيْ مَنَوَانِ مِنْهُ بِدِرْهَمٍ، مَنَوَانِ مِنْهُ بِدِرْهَمٍ۔ اور پھر یہ مِنْهُ کو کیا بنائیں گے؟ یہ بھئی مَنَوَانِ نکرہ ہے، اور نکرہ کے بعد جار مجرور آ جائے تو وہ صفت بنے گا، وہاں ہم نے مِنْهُ کو حال بنایا تھا کیونکہ معرفہ کے بعد آ رہا تھا اور ایک صورت میں صفت بھی ہم نے بنا دیا تھا کیونکہ وہ الف لام عہدِ ذہنی کا تھا بھئی، لیکن یہاں تو مَنَوَانِ نکرہ ہے تو یہاں مِنْهُ کو اس کی صفت بنا دیں گے۔ تو مِنْ جارہ، هَا ضمیر مجرور محلاً اور یہ هَا ضمیر کس کو راجع؟ اَلسَّمْنُ کو راجع، یہ مبتدائے اول سے ربط دے رہی ہے یہ عائد ہے بھئی۔ جار مجرور مل کر کس سے متعلق؟ یہ مَنَوَانِ کی صفت بنانا ہے، مَنَوَانِ کی صفت بنانا ہے مِنْهُ کو، توجہ ہے؟ ہاں، موصوف تثنیہ ہے تو صفت بھی کیا نکالیں گے؟ تثنیہ، اور موصوف مرفوع ہے تو صفت بھی مرفوع، تو مِنْهُ متعلق ہوا ثَابِتَانِ سے۔ ثَابِتَانِ مرفوع لفظاً صیغۂ اسمِ فاعل، اس کے اندر هُمَا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل جو کس کو راجع؟ مَنَوَانِ کو۔ تو اسمِ فاعل اپنے فاعل اور متعلق یعنی مِنْهُ سے مل کر یہ شبہ جملہ ہو کر صفت، موصوف صفت مل کر مبتدائے ثانی، اور بِدِرْهَمٍ اس کی خبر، مبتدائے ثانی اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر یہ خبر ہوئی کس کے لیے؟ یہ اَلسَّمْنُ کے لیے، مبتدائے اول اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ اَلسَّمْنُ مَنَوَانِ مِنْهُ بِدِرْهَمٍ، گھی جو ہے دو من مِنْهُ اس میں سے، گھی جو ہے دو من اس میں سے بِدِرْهَمٍ ایک درہم کے بدلے ہیں۔ ترکیب سمجھ میں آ گئی؟ تو ان جملوں میں دیکھو عائد کو حذف کر لیا گیا۔ تو عائد میں نے بتایا جب ضمیر ہو اور اس پر مِنْ داخل ہو رہا ہو تو اس کو قیاساً حذف کر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح یاد رکھو عائد اگر مفعول بن رہا ہو تو بھی اس کو حذف کرنا جائز ہے۔ عائد کیا ہو؟ مفعول، کیونکہ مفعول فضلہ ہوتا ہے، مفعول کو حذف کرنا جائز ہے۔ جیسے دیکھو، جیسے زَيْدٌ ضَرَبْتُ، زَيْدٌ ضَرَبْتُ، ترکیب کیجیے: زَيْدٌ مرفوع لفظاً مبتدا، ضَرَبْتُ فعل با فاعل، اس کے اندر تَا ضمیر مرفوع محلاً اس کا فاعل، اور فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، لیکن یہاں تو عائد کوئی نہیں، ربط کوئی نہیں، تو یاد رکھو مفعول محذوف ہے، أَيْ ضَرَبْتُهُ، زَيْدٌ ضَرَبْتُهُ۔ تو ضَرَبْتُ فعل با فاعل، تَا ضمیر مرفوع محلاً فاعل، اور هَا ضمیر منصوب محلاً مفعول بہ، اور یہ راجع ہے کس کو؟ زید کو یعنی مبتدا کو۔ تو فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، مبتدا خبر مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو عائد اگر مفعول ہو تو اس کو بھی حذف کرنا جائز کیونکہ مفعول فضلہ ہوتا ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ دوبارہ دیکھیے، کہتے ہیں: وَقَدْ يُحْذَفُ الْعَائِدُ إِذَا كَانَ ضَمِيرًا لِقِيَامِ قَرِينَةٍ، اور کبھی کبھار عائد کو حذف کر لیا جاتا ہے جب وہ ضمیر ہو، لِقِيَامِ قَرِينَةٍ قرینہ قائم ہوتے وقت۔ یہ ترجمہ نہ کرنا "قرینہ قائم ہونے کی وجہ سے"، یہ لام کو علت کے لیے نہ بناؤ، جی؟ یہ تو پھر تو معنی یہ بن جائے گا: جب بھی قرینہ ہو عائد کو حذف کرنا ضروری ہے، حالانکہ جب بھی قرینہ ہو عائد کا حذف کرنا کوئی ضروری ہے؟ نہیں۔ ہاں، جس وقت قرینہ موجود ہے تو آپ حذف کر سکتے ہیں۔ تو لام کو علت کے لیے بناؤ گے تو معنی تو یہ ہو جائے گا کہ یہ قرینہ باعث بن گیا اس کے حذف کرنے کا، حالانکہ قرینہ سبب اور باعث نہیں بنتا، قرینہ صرف پھر اس پر دلالت کرتا ہے۔ تو کہتے ہیں: وَقَدْ يُحْذَفُ الْعَائِدُ اور کبھی کبھار عائد کو حذف کر لیا جاتا ہے إِذَا كَانَ ضَمِيرًا جب وہ عائد جو ہے ضمیر ہو، لِقِيَامِ قَرِينَةٍ أَيْ وَقْتَ قِيَامِ قَرِينَةٍ جس وقت کوئی قرینہ قائم ہو، نَحْوُ مثال کے طور پر: اَلْبُرُّ الْكُرُّ بِسِتِّينَ دِرْهَمًا گندم جو ہے ایک کُر ساٹھ درہم کے بدلے ہے، وَالسَّمْنُ مَنَوَانِ بِدِرْهَمٍ اور گھی جو ہے دو من ایک درہم کے بدلے ہے، أَيِ الْكُرُّ مِنْهُ وَمَنَوَانِ مِنْهُ۔ عبارت بتلا رہے ہیں کہ اَلْكُرُّ مِنْهُ ہے یعنی مِنْهُ محذوف ہے، اسی طرح وَمَنَوَانِ مِنْهُ ہے یعنی مِنْهُ محذوف ہے۔ بِقَرِينَةِ، بھئی قرینہ کیا ہے؟ یہ مِنْهُ کو کیوں حذف کیا گیا؟ کیا قرینہ ہے؟ کہتے ہیں بھئی دیکھو، جو گندم بیچنے والا ہے وہ گندم کا نرخ ہی بتائے گا، گندم کا ریٹ ہی بتلائے گا، اور جو گھی بیچنے والا ہے وہ گھی کا نرخ یعنی گھی کا ریٹ ہی بتائے گا بھئی۔ کہتے ہیں: بِقَرِينَةِ اس قرینے کی وجہ سے کہ أَنَّ بَائِعَ الْبُرِّ وَالسَّمْنِ کہ گندم اور گھی بیچنے والا لَا يُسَعِّرُ غَيْرَهُمَا وہ نرخ بیان نہیں کرتا غَيْرَهُمَا ان دونوں کے علاوہ کی۔ بھئی سَعَّرَ يُسَعِّرُ، تَسْعِير کا معنی ہوتا ہے قیمت مقرر کرنا، لیکن یہاں ہے قیمت بیان کرنے کے معنی میں، اس لیے کیونکہ گندم اور گھی بیچنے والا لَا يُسَعِّرُ غَيْرَهُمَا تو وہ گندم اور گھی کے علاوہ کی قیمت بیان نہیں کرتا۔ وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا، اور وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو، أَيِ الْخَبَرُ الَّذِي وَقَعَ ظَرْفَ زَمَانٍ أَوْ مَكَانٍ۔ بھئی متن میں آیا وَمَا وَقَعَ، اور صاحبِ جامی تفسیر کر رہے ہیں: أَيِ الْخَبَرُ الَّذِي وَقَعَ، توجہ ہے؟ ایک تو یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ وَمَا وَقَعَ کے اندر جو مَا آیا یہ مَا موصولہ ہے اور وَقَعَ ظَرْفًا یہ اس کا صلہ ہے۔ اور آپ جانتے ہیں اسمِ موصول معرفہ ہوتا ہے، یاد رکھو یہ جو اسمائے موصولہ ہوتے ہیں ان کے مدلولات ہوتے ہیں، یہ کسی چیز پر دلالت کرتے ہیں۔ میں جب کہوں گا اَلَّذِي تو اس سے کوئی خاص متعین چیز مراد ہو گی، کیونکہ یہ معرفہ ہے اور معرفہ کسے کہتے ہیں؟ جو کسی معین چیز پر دلالت کرے۔ تو یہاں ایک تو یہ بتلا دیا کہ یہ مَا اسمِ موصول ہے اَلَّذِي ذکر کیا، اور ساتھ اس کا مدلول بھی ذکر کر دیا کہ اَلَّذِي سے کیا مراد ہے؟ اَلْخَبَرُ۔ اَلْخَبَرُ الَّذِي کہا، بتلایا کہ یہ اَلَّذِي سے خبر مراد ہے۔ تو کہتے ہیں: وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا اور وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو، أَيِ الْخَبَرُ الَّذِي وَقَعَ ظَرْفَ زَمَانٍ أَوْ مَكَانٍ أَوْ جَارًّا وَمَجْرُورًا، یعنی وہ خبر جو ظرفِ زمان یا ظرفِ مکان یا جار مجرور واقع ہو۔ بھئی متن میں آیا تھا ظَرْفًا، صاحبِ جامی اس کی تفسیر کر رہے ہیں: ظَرْفَ زَمَانٍ أَوْ مَكَانٍ أَوْ جَارًّا وَمَجْرُورًا۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ ظرف ہونا عام ہے، چاہے ظرفِ حقیقی ہو یعنی جس میں زمانے یا جگہ والا معنی ہو، یا ظرفِ مجازی ہو یعنی جار مجرور ہو، جو بھی خبر ظرف واقع ہو گی، فَالْأَكْثَرُ مِنَ النُّحَاةِ تو اکثر جو نحوی ہیں، وَهُمُ الْبَصْرِيُّونَ اور وہ کون ہیں؟ بصرہ والے ہیں، عَلٰى أَنَّهُ وہ اس بات پر ہیں کہ أَنَّهُ أَيِ الْخَبَرَ الْوَاقِعَ ظَرْفًا یعنی وہ خبر جو ظرف واقع ہوئی ہے، وہ خبر جو ظرف واقع ہوئی ہے۔ بھئی دیکھیے متن میں آیا أَنَّهُ، صاحبِ جامی آگے فرما رہے ہیں: أَيِ الْخَبَرَ الْوَاقِعَ ظَرْفًا، یعنی هَا ضمیر کا مرجع بتلا رہے ہیں کہ أَنَّهُ کی هَا ضمیر کس کو راجع؟ خبر کو، خبر کو، وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہے، وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہے وہ مراد ہے۔ تو یہ تفسیر کی، اور أَنَّهُ، هَا ضمیر کا اعراب کیا ہے؟ یہ أَنَّ کا اسم ہے، منصوب ہے محلاً۔ توجہ ہے؟ یہ منصوب ہے محلاً، تو آگے جو تفسیر کی اس کا بھی وہی اعراب ہو گا، وہ بھی منصوب ہو گی: أَيِ الْخَبَرَ الْوَاقِعَ ظَرْفًا یعنی وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو۔ مُقَدَّرٌ أَيْ مُؤَوَّلٌ، مُقَدَّرٌ کی تفسیر مُؤَوَّلٌ کے ساتھ کی کہ اس کی تاویل کی جائے گی بِجُمْلَةٍ کس کے ساتھ؟ جملے کے ساتھ۔ بھئی کیا معنی جملے کے ساتھ؟ کہتے ہیں: بِتَقْدِيرِ الْفِعْلِ فِيهِ فعل کی تقدیر کے ساتھ۔ بھئی زَيْدٌ فِي الدَّارِ، یہ فِي الدَّارِ کیا ہے؟ خبر، اور یہ خبر ظرف ہے، اور خبر جب بھی ظرف واقع ہو تو اس کی تاویل کس کے ساتھ کی جائے گی؟ ظرف جب بھی خبر واقع ہو تو اس کی تاویل صاحبِ کافیہ نے کیا بتلایا؟ اکثر نحوی کیا فرماتے ہیں؟ اس کی تاویل فعل کے ساتھ کی جائے گی، یعنی تقدیرِ فعل ہو گا وہاں پر۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ بھئی یہاں مُقَدَّرٌ کی تفسیر کی صاحبِ جامی نے مُؤَوَّلٌ کے ساتھ، بھئی کیوں؟ تو وجہ یہ کہ اگر مُقَدَّرٌ کو اپنے معنی پر رکھیں پھر تو بات بنتی نہیں ہے بھئی۔ کس طرح؟ دیکھو، کہتے ہیں وہ خبر جو ظرف واقع ہو فَالْأَكْثَرُ عَلٰى أَنَّهُ مُقَدَّرٌ تو اکثر نحوی اس بات پر ہیں کہ وہ خبر مقدر ہو گی۔ أَنَّهُ کی هَا ضمیر کس کو راجع؟ خبر کو۔ تو وہ خبر کیا ہو گی؟ نہیں توجہ، نہیں توجہ، پھر سنو: وَمَا وَقَعَ ظَرْفًا فَالْأَكْثَرُ عَلٰى أَنَّهُ مُقَدَّرٌ، اور وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو جیسے فِي الدَّارِ آیا تھا زَيْدٌ فِي الدَّارِ کے اندر، تو فَالْأَكْثَرُ تو اکثر نحوی اس بات پر ہیں کہ أَنَّهُ مُقَدَّرٌ کہ وہ خبر، أَنَّهُ کی هَا ضمیر کس کو راجع کی صاحبِ جامی نے؟ خبر کو راجع کی، کہ وہ خبر جو ہے مُقَدَّرٌ وہ خبر کیا ہو گی؟ مقدر ہو گی۔ حالانکہ زَيْدٌ فِي الدَّارِ اس کے اندر خبر مقدر ہے یا خبر فِي الدَّارِ لفظوں میں موجود ہے؟ خبر تو فِي الدَّارِ تو لفظوں میں موجود ہے۔ پھر خبر کے مقدر ہونا تو یہاں بات نہیں بنتی بھئی۔ تو اسی لیے کہا کہ مُقَدَّرٌ یہاں کس معنی میں ہے؟ مُؤَوَّلٌ۔ اور نیز مُقَدَّرٌ کے بعد آگے آیا بِجُمْلَةٍ، وہ خبر مقدر ہو گی جملے کے ساتھ۔ یہ بِجُمْلَةٍ جار مجرور یہ مُقَدَّرٌ کے ساتھ بھی نہیں جڑ سکتا، وہ خبر مقدر ہو گی جملے کے ساتھ، بھئی کیا معنی؟ بات نہیں بن رہی۔ پھر سنو: انہوں نے کیا کہا؟ وہ خبر جو ظرف واقع ہو تو وہ اکثر نحویوں کے نزدیک مقدر ہو گی جملے کے ساتھ، حالانکہ وہ خبر تو مقدر نہیں، زَيْدٌ فِي الدَّارِ یہ فِي الدَّارِ تو لفظوں میں موجود ہے بھئی، اور نیز مقدر ہو گی جملے کے ساتھ یہ بِجُمْلَةٍ بھی مُقَدَّرٌ سے نہیں جڑ رہا، بات واضح نہیں، تو صاحبِ جامی نے بتلایا کہ بھئی یہاں مُقَدَّرٌ مُؤَوَّلٌ کے معنی میں ہے کہ اس خبر کی تاویل کی جائے گی بِجُمْلَةٍ کس کے ساتھ؟ جملے کے ساتھ۔ اب بات ٹھیک ہو گئی۔ وہ خبر جو ظرف واقع ہو اس کی تاویل جملے کے ساتھ کی جائے گی، یعنی یہاں پر تقدیرِ فعل مانا جائے گا، کیونکہ فعل نکالیں گے تو فعل اپنے فاعل سے مل کر جملہ بنے گا، اور اگر آپ صفت کا صیغہ نکالیں گے تو وہ تو شبہ جملہ بنتا ہے وہ تو جملہ نہیں بنتا۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ تو اکثر نحوی یعنی جو بصرہ والے ہیں عَلٰى أَنَّهُ وہ اس بات پر ہیں کہ أَيِ الْخَبَرَ الْوَاقِعَ ظَرْفًا کہ وہ خبر جو ظرف ہو کر واقع ہو مُقَدَّرٌ أَيْ مُؤَوَّلٌ بِجُمْلَةٍ وہ مؤول ہو گی جملے کے ساتھ یعنی جملے کے ساتھ اس کی تاویل کی جائے گی بِتَقْدِيرِ الْفِعْلِ فِيهِ فعل کی تقدیر کرتے ہوئے اس میں، لِأَنَّهُ إِذَا قُدِّرَ فِيهِ الْفِعْلُ يَصِيرُ جُمْلَةً اس لیے کیونکہ اس کے اندر جب فعل مقدر نکالا جائے گا تو وہ جملہ ہو گا، بِخِلَافِ مَا إِذَا قُدِّرَ فِيهِ اسْمُ الْفَاعِلِ بخلاف اس کے کہ اس کے اندر اسمِ فاعل مقدر نکالا جائے، كَمَا هُوَ مَذْهَبُ الْأَقَلِّ جیسے کہ کم نحویوں کا مذہب ہے، جیسے کہ وہ مذہب جو ان نحویوں کا ہے جن کی تعداد کم ہے، وَهُمُ الْكُوفِيُّونَ اور وہ کوفہ والے ہیں۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ بصرہ والے کیا فرماتے ہیں؟ زَيْدٌ فِي الدَّارِ، اس فِي الدَّارِ کے لیے ثَبَتَ فعل نکالیں گے، یعنی فعل نکالیں گے، کیا نکالیں گے؟ فعل۔ اور کوفہ والے کیا فرماتے ہیں؟ کہ صفت کا صیغہ نکالیں گے، یعنی کہ ثَابِتٌ فِي الدَّارِ کہیں گے۔ وجہ کیا؟ کیونکہ بصرہ والے فرماتے ہیں کہ فعل اس لیے نکالیں گے کیونکہ عمل کے اندر اصل فعل ہے اور فعل سب سے قوی عامل ہے لہٰذا یہاں فعل نکالنا چاہیے۔ جبکہ کوفہ والے کہتے ہیں کہ خبر کے اندر اصل یہ ہے خبر مفرد ہونی چاہیے، اگر آپ ثَبَتَ نکالیں گے یہ تو جملہ بن جائے گا، اور خبر کے اندر اصل کیا ہے کہ وہ مفرد ہونی چاہیے اور مفرد تب ہی ہو سکتی ہے جب آپ یہاں صفت کا صیغہ نکالیں۔ تو کہتے ہیں: بِخِلَافِ مَا إِذَا قُدِّرَ فِيهِ اسْمُ الْفَاعِلِ بخلاف اس کے جب اس کے اندر اسمِ فاعل کو مقدر مانا جائے، كَمَا هُوَ مَذْهَبُ الْأَقَلِّ جیسے کہ مذہب ہے ان نحویوں کا جو تعداد میں کم ہیں، وَهُمُ الْكُوفِيُّونَ اور وہ کوفہ والے ہیں، فَإِنَّهُ يَصِيرُ حِينَئِذٍ مُفْرَدًا اس لیے کیونکہ اس وقت پھر یہ مفرد ہو گا، پھر تو یہ جملہ نہیں ہو گا، حالانکہ صاحبِ کافیہ کس کو ترجیح دے رہے ہیں؟ کہ وہ خبر جب ظرف واقع ہو تو وہ مؤول بہ جملہ ہو گی۔ وَوَجْهُ الْأَكْثَرِ، اب وہی وجہ بھی ذکر کرنے لگے ہیں جو میں نے بیان کر دی، وَوَجْهُ الْأَكْثَرِ اور اکثر نحویوں کی وجہ جو ہے وہ یہ ہے کہ أَنَّ الظَّرْفَ لَا بُدَّ لَهُ مِنْ مُتَعَلَّقٍ عَامِلٍ فِيهِ کہ ظرف جو ہے ضروری ہے اس کے لیے ایک ایسا متعلق عَامِلٍ فِيهِ جو اس کے اندر عامل ہو، چاہے ظرفِ مجازی ہو چاہے ظرفِ حقیقی ان کے لیے کیا چاہیے؟ عامل ضرور چاہیے۔ کہتے ہیں کہ وَوَجْهُ الْأَكْثَرِ اکثر نحویوں کی جو وجہ ہے وہ یہ ہے، یعنی اکثر نحویوں نے جو ذکر کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ أَنَّ الظَّرْفَ لَا بُدَّ لَهُ مِنْ مُتَعَلَّقٍ عَامِلٍ فِيهِ کہ ظرف جو ہے اس کے اندر ضروری ہے کوئی ایسا متعلق ہونا عَامِلٍ فِيهِ جو اس ظرف کے اندر عامل ہو، وَالْأَصْلُ فِي الْعَمَلِ هُوَ الْفِعْلُ اور عمل کے اندر اصل جو ہے وہ فعل ہی ہے، فَإِذَا وَجَبَ التَّقْدِيرُ تو جب تقدیر واجب ہوئی کہ مقدر نکالنا ہے فَالْأَصْلُ أَوْلٰى تو اصل یعنی فعل کی تقدیر اولیٰ ہے۔ وَوَجْهُ الْأَقَلِّ اور وہ جو تھوڑے نحوی ہیں ان کے مذہب کی وجہ یہ ہے، ان کی وجہ یہ ہے کہ أَنَّهُ خَبَرٌ کہ یہ ظرف جو ہے خبر ہے، وَالْأَصْلُ فِي الْخَبَرِ الْإِفْرَادُ اور خبر میں اصل جو ہے وہ مفرد ہونا ہے، لہٰذا صفت کا صیغہ نکالیں گے کیونکہ فعل نکالیں گے وہ تو جملہ بن جائے گا۔ تو کہتے ہیں: وَالْأَصْلُ فِي الْخَبَرِ الْإِفْرَادُ اور اصل جو ہے خبر کے اندر وہ مفرد ہونا ہے، تو یہ ظرف جو خبر کے مقام میں واقع ہے اس کا جو متعلق ہے وہ مفرد نکالیں گے کیونکہ خبر کے اندر اصل کیا ہے وہ مفرد ہونی چاہیے، تو لہٰذا صفت کا صیغہ نکالیں گے تو پھر ہی خبر مفرد ہو گی، اور اگر آپ فعل نکال لیں گے پھر تو خبر جملہ بن جائے گی، حالانکہ خبر میں اصل کیا ہے؟ مفرد ہونی چاہیے۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
216 approved lectures · 98 of 216