Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

شرح الجامي · dars-063

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor Ammar Ahsan
📍 Location Karachi, Pakistan
📅 Approved Date 09 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 179
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
دیکھیے بھئی آگے سبق: ”التَّأْنِيثُ اللَّفْظِيُّ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ لَا بِالْأَلِفِ، فَإِنَّهُ لَا شَرْطَ لَهُ، شَرْطُهُ فِي سَبَبِيَّةِ مَنْعِ الصَّرْفِ الْعَلَمِيَّةُ، أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ، لِيَصِيرَ التَّأْنِيثُ لَازِمًا؛ لِأَنَّ الْأَعْلَامَ مَحْفُوظَةٌ عَنِ التَّصَرُّفِ بِقَدْرِ الْإِمْكَانِ، وَلِأَنَّ الْعَلَمِيَّةَ وَضْعٌ ثَانٍ، وَكُلُّ حَرْفٍ وُضِعَتِ الْكَلِمَةُ عَلَيْهِ لَا يَنْفَكُّ عَنِ الْكَلِمَةِ“. بھئی گزشتہ سبق میں ہم وصف کے بارے میں پڑھ رہے تھے، اور صاحبِ جامی نے آپ کو بتلایا کہ وصف جو ہے غیرِ انصراف کا سبب بنے گا بشرطیکہ وہ اصل وضع کے اعتبار سے وہ وصف ہو بھئی، یعنی اس کو وضع ہی وصف کے طور پر کیا گیا ہو۔ لہٰذا اگر ایک اسم ہے اس کو وصف کے لیے وضع نہیں کیا گیا، اور پھر اس کو استعمال وصف کے طور پر کر لیا جائے، تو اس کے اندر جو وصفیت آئی وہ عارضی ہے۔ اس کا کوئی اعتبار نہیں، اس کی وجہ سے کلمہ غیر منصرف نہیں بنے گا بھئی۔ جیسے: ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“، ”أَرْبَعَةٌ“ کا لفظ جو ہے وہ عدد کے لیے وضع ہے، وصف کے لیے وضع نہیں، اور جب اصل وضع کے اعتبار سے ایک لفظ جو ہے وصف ہے، تو یہ وصفیت معتبر ہے اگرچہ بعد میں غلبۂ اسمیّت کی وجہ سے اب اس سے وصفیت ختم ہو گئی۔ جیسے: ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ بھئی۔ یہ ہر کالی اور چتکبری چیز کے لیے وضع تھے، لیکن بعد میں سانپوں کی خاص قسموں کے لیے یہ نام بن گئے بھئی کثرتِ استعمال سے۔ اب یہ سانپوں کے لیے اسم ہے، وصف نہیں۔ اب اس میں وصفیت نہیں۔ اور میں نے آپ کو فرق بھی بتلایا تھا کہ ایک ہوتا ہے اسم اور ایک ہے علم۔ اسم اور علم میں کیا فرق ہے؟ کہ علم جو ہوتا ہے وہ ذاتِ معین پر دلالت کرتا ہے اور اسم جو ہے وہ ذاتِ غیر معین پر دلالت کرتا ہے۔ تو لہٰذا یہ جو ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ ہیں، یہ اسم بنے ہیں علم نہیں بنے۔ آپ یہ نہ کہیں یہ شاید علم بن گئے، نہیں بھئی۔ میں نے مثال سے بھی سمجھایا تھا کہ ایک کالا سانپ آیا میں کہتا ہوں یہ ”أَسْوَدُ“ ہے۔ اگر یہ علم ہے پھر تو دوسرے کو نہیں ”أَسْوَدُ“ کہنا چاہیے، لیکن دوسرا کالا سانپ آیا میں نے کہا یہ بھی ”أَسْوَدُ“ ہے، تیسرا آیا میں نے کہا یہ بھی ”أَسْوَدُ“ ہے۔ دیکھو ہر ایک کو میں ”أَسْوَدُ“ کہہ رہا ہوں، معلوم ہوا یہ علم نہیں ہے۔ جیسے میرے سامنے زید آیا، اب زید علم ہے تو میں نے کہا یہ زید ہے۔ اب ایک اور شخص بالکل ویسا ہی، شکل و صورت بھی ویسی، کپڑے بھی ویسے، حلیہ بھی ویسا، وہ آتا ہے تو اب میں کبھی بھی نہیں کہوں گا یہ بھی زید ہے۔ میں کہوں گا یہ زید جیسا ہے، یہ زید جیسا ہے۔ تو علم جو ہوتا ہے وہ معین ذات پر دلالت کرتا ہے، جبکہ اسم جو ہے وہ اسم ہے یعنی معین ذات کے لیے نہیں ہے، بس ایک ذات پر دلالت کرتا ہے۔ تو لہٰذا اصل وضع کے اندر وصف ہونا چاہیے۔ لہٰذا ”أَرْبَعٍ“ وہ اصل وضع میں وصف نہیں، تو وہ منصرف ہے، اس میں جو وصفیت ہے وہ مؤثر نہیں۔ یوں کہو وہ جو وصفیت ”أَرْبَعَةٌ“ کے اندر آ رہی ہے، وصفیت تو ہے لیکن غیر انصراف کا سبب بننے میں وہ مؤثر نہیں۔ جبکہ ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ اصل وضع میں چونکہ وصف تھے بعد میں اگرچہ اسمیت ان پر غالب آ گئی، لیکن پھر بھی وہ وصفیت جو اصل وضع کے اعتبار سے تھی وہ مؤثر ہے اور یہ ابھی بھی غیر منصرف ہوں گے بھئی۔ اور اگر ان کو استعمال ہی وصف کے لیے کیا جائے، بھئی یہ وہ سانپوں کے نام بھی ہیں اور اس کے علاوہ اور چیزوں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اور بھی کوئی چیز کالی ہو اس کو کہتے ہیں ”أَسْوَدُ“۔ کہتے ہیں پھر تو اس کے غیر منصرف ہونے میں کوئی شک اور شبہ ہی نہیں، شک اور شبہ تو صرف کس وقت آتا تھا؟ جب یہ سانپوں کے نام بن گئے تھے، وصفیت ختم ہو گئی تھی، تو اس وقت شبہ آتا تھا کہ پتہ نہیں اب بھی یہ وصفیت معتبر ہے یا نہیں۔ انہوں نے بتایا پھر بھی معتبر ہے۔ تو اگر یہ کسی اور چیز کے لیے ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، تو وہاں تو اصل وضع میں بھی وصفیت اور فی الحال استعمال بھی کس طرح ہو رہے ہیں؟ وصف کے طور پر۔ تو لہٰذا اس صورت میں تو اشکال ہی کوئی نہیں ہوتا ان کے غیر منصرف ہونے میں بھئی۔ اور کہتے ہیں اسی وجہ سے کہ اصل وضع میں وصف ہونا چاہیے، کہتے ہیں ضعیف ہے ”أَفْعَى“ کو غیر منصرف پڑھنا، یہ سانپ کا نام ہے۔ اسی طرح ”أَجْدَلُ“ یہ شکرے کو کہتے ہیں، اس کا غیر منصرف پڑھنا ضعیف ہے، اور اسی طرح ”أَخْيَلُ“ یہ پرندے کا نام ہے، یہ بھی ضعیف ہے۔ وجہ یہ؟ کیونکہ ان کے اندر وصفیت کا گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ ”أَفْعَى“ جو ہے ”فَعْوَةٌ“ سے بنا ہوگا، اور ”فَعْوَةٌ“ تو خباثت کو کہتے ہیں، اور یہ سانپ بھی نقصان دہ چیز ہے، تو شاید اس وجہ سے یہ ”فَعْوَةٌ“ سے صفت کا صیغہ ”أَفْعَى“ بنا ہوگا اور پھر اس سانپ کے ساتھ یہ خاص ہو گیا ہوگا۔ لیکن یہ ایک وہمی بات ہے، اس پر دلیل کوئی نہیں موجود۔ ہم نے نہیں دیکھا، نہ عربوں سے سنا کہ کہیں انہوں نے ”أَفْعَى“ کو اس سانپ کے علاوہ اور کسی خباثت والی چیز کے لیے استعمال کیا ہو۔ تو معلوم ہوا ”أَفْعَى“ کا اصل وضع میں وصف ہونا یقینی نہیں، وہمی ہے۔ ہاں وہم ہوتا ہے، شاید یہ ”فَعْوَةٌ“ سے مشتق ہوا ہوگا، اسی سے بنایا گیا ہوگا۔ اسی طرح ”أَجْدَلُ“، ”أَجْدَلُ“ میں ”أَجْدَلُ“ شکرے کو کہتے ہیں۔ میں نے بتایا شکرا عقاب کی نسل کا ایک طاقتور پرندہ ہے جو دوسرے پرندوں کا شکار کرتا ہے، تو ”أَجْدَلُ“ میں بھی شبہ ہوتا ہے کہ شاید یہ ”جَدَلٌ“ سے مشتق ہوا ہوگا اور ”جَدَلٌ“ کے معنی ہیں قوت، تو اسی سے وصف کا صیغہ عربوں نے بنا لیا ہوگا ”أَجْدَلُ“ ہر طاقتور چیز کے لیے اور پھر یہ خاص ہو گیا ہوگا اس شکرے کے ساتھ۔ لیکن یہ ایک وہمی بات ہے، یقینی نہیں، اس پر کوئی دلیل موجود نہیں۔ ہم نے عربوں سے سنا نہیں کہ انہوں نے ”أَجْدَلُ“ کا لفظ کسی اور طاقتور چیز کے لیے استعمال کیا ہو۔ اسی طرح ”أَخْيَلُ“ ایک پرندے کا نام ہے اور ”أَخْيَلُ“ اس میں شبہ ہوتا ہے شاید یہ ”خَالٌ“ سے مشتق ہوگا اور ”خَالٌ“ جو بدن پر داغ ہوتا ہے، نشان ہوتا ہے، انسانی بدن پر جو کالا تل ہوتا ہے اس کو ”خَالٌ“ کہتے ہیں۔ تو اس پرندے کے بدن پر بھی داغ ہیں تو شبہ ہوتا ہے شاید یہ ”خَالٌ“ سے بنا ہوگا۔ ”أَخْيَلُ“ ”خَالٌ“ سے بنا ہوگا اور پھر اس پرندے کے جسم پر بھی داغ ہیں تو اس کا نام کیا پڑ گیا؟ ”أَخْيَلُ“ پڑ گیا، لیکن یہ ایک وہم ہے، کوئی ہمارے پاس اس کی دلیل موجود نہیں کہ ہم نے سنا ہو کہ عرب جو ہیں ہر داغ والی شے کو ”أَخْيَلُ“ کہتے ہوں، ہم نے ایسا نہیں سنا۔ تو معلوم ہوا یہ ”أَفْعَى“، ”أَجْدَلُ“ اور ”أَخْيَلُ“ ان کا اصل وضع میں وصف ہونا یقینی نہیں، وہمی ہے۔ ان کا اصل وضع کے اعتبار سے وصف ہونا یقینی نہیں، صرف وہمی ہے۔ لہٰذا یہ ”أَفْعَى“، ”أَخْيَلُ“ اور ”أَجْدَلُ“ کو غیر منصرف پڑھنا ضعیف ہے، یعنی کمزور لغت ہے بھئی۔ پھر اس پر اشکال ہوتا ہے کہ بھئی ان کے اندر وصفیت کا احتمال تو آ گیا۔ آپ نے کہا ان کا غیر منصرف پڑھنا ضعیف ہے، حالانکہ احتمال تو آ گیا، تو دونوں جانبیں برابر ہونی چاہئیں۔ اگر ان کا وصف ہونا یقینی نہیں تو وصف نہ ہونا بھی تو یقینی نہیں ہے، جی؟ دونوں جانبیں آ گئیں نہ، احتمال تو آ گیا کہ ہو سکتا ہے یہ کس سے بنے ہوں؟ یہ وہ ”فَعْوَةٌ“ یا ”جَدَلٌ“ یا ”خَالٌ“ سے بنے ہوں۔ تو دونوں جانبیں برابر ہونی چاہئیں، لہٰذا منصرف پڑھنا اور غیر منصرف پڑھنا برابر ہونا چاہیے، لیکن آپ کہتے ہیں نہیں منصرف پڑھیں گے، غیر منصرف پڑھنا ضعیف ہے۔ تو آپ نے منصرف ہونے کی جانب کو قوت دے دی، اس کی کیا وجہ ہے؟ تو جواب دیا کہ ہاں آپ کی بات ٹھیک ہے دونوں جانبیں برابر بنتی ہیں، لیکن اسم کے اندر اصل ہے منصرف ہونا، تو یہ ترجیح دے دیتا ہے منصرف ہونے کی جانب کو۔ منصرف ہونا اور غیر منصرف ہونا کیا ہو گئے؟ برابر، لیکن پھر منصرف ہونے کی جانب جو ہے اس کو قوت حاصل ہو گئی، کس کی وجہ سے؟ ایک اور دلیل آ گئی اور وہ یہ کہ اسم کے اندر اصل منصرف ہونا ہے۔ تو صرف اس وہم کی بنیاد پر ان کو غیر منصرف نہیں پڑھا جائے گا بلکہ منصرف پڑھنا اعلیٰ ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ آگے دیکھیے بھئی آج کا سبق۔ کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ اللَّفْظِيُّ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ لَا بِالْأَلِفِ، فَإِنَّهُ لَا شَرْطَ لَهُ، شَرْطُهُ فِي سَبَبِيَّةِ مَنْعِ الصَّرْفِ الْعَلَمِيَّةُ“. جی پہلے صرف متن متن دیکھ لیجیے بھئی: ”التَّأْنِيثُ بِالتَّاءِ شَرْطُهُ الْعَلَمِيَّةُ“. سب سے پہلے تانیث کو سمجھ لیں بھئی۔ آپ نے ہدایۃ النحو میں پڑھا ہوگا کہ ایک ہوتا ہے مذکر اور ایک ہے مؤنث۔ مؤنث اس کو کہتے ہیں جس میں تانیث کی کوئی علامت پائی جائے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ مؤنث کہتے ہیں، اور جس میں تانیث کی علامت نہ ہو اس کو مذکر کہتے ہیں۔ اور تانیث کی علامتیں دراصل تین ہیں: ایک تا ہے، تائے مربوطہ، گول تا ہے بھئی، اور ایک الف مقصورہ ہے، اور ایک الف ممدودہ ہے۔ یہ جو تا ہے جو تانیث کی علامت ہے یاد رکھو، یہ وہ تا ہے جو زائد ہوتی ہے، حروف اصلیہ میں سے نہیں ہوتی، زائد ہوتی ہے، اور یہ وقف کی صورت میں ہا بن جاتی ہے، اور اس کا ماقبل ہمیشہ مفتوح ہوتا ہے۔ اس کا ماقبل ہمیشہ مفتوح ہوتا ہے: ”ضَارِبَةٌ“، دیکھو یہ تا کیا ہے؟ گول تا ہے، اور یہ وقف کی صورت میں ہا بن جاتی ہے: ”ضَارِبَهْ“ بھئی، وقف کرتے ہوئے کیسے پڑھیں گے؟ ”ضَارِبَهْ“، اور اس کا ماقبل مفتوح ہے، اور یہ زائد ہے، دیکھو حروف اصلیہ کے بعد آ رہی ہے۔ تو تائے تانیث کسے کہتے ہیں؟ جو زائد ہو، اس کا ماقبل مفتوح ہو اور حالت وقف میں کس سے بدل جائے؟ ہا سے بدل جائے۔ لہٰذا ”أُخْتٌ“ اور ”بِنْتٌ“ اس کے آخر میں تو لمبی تا لکھی جاتی ہے، یہ تائے تانیث نہیں ہے، کیونکہ یہ تو زائد نہیں ہے، جی؟ یہ زائد نہیں، نیز یہ وقف کی صورت میں ہا بھی نہیں بنتی بھئی، اور نیز ان کا ماقبل مفتوح بھی نہیں۔ تو لہٰذا یہ ”بِنْتٌ“، ”أُخْتٌ“ وغیرہ نکل گئے۔ تو تانیث کی علامتیں تین ہیں: ایک تائے مربوطہ، ایک الف مقصورہ ہے، اور ایک الف ممدودہ، اور آپ کو انہوں نے بتلایا تھا کہ الف مقصورہ اور ممدودہ یہ دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ یہ تانیث والے جو الف مقصورہ اور ممدودہ یہ دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ دو سببوں کے قائم مقام کتنے اسباب تھے؟ دو تھے: ایک جمع، یعنی منتہی الجموع کا صیغہ ہو، اور دوسرا تانیث کے جو دو الف ہیں، یعنی الف مقصورہ اور الف ممدودہ۔ تو جب جمع منتہی الجموع کا صیغہ آ جائے تو کوئی دوسرا سبب دیکھنے کی ضرورت نہیں، یہ دو سببوں کے قائم مقام ہے، اس لفظ کو غیر منصرف پڑھیں۔ اور اسی طرح تانیث والا الف مقصورہ یا الف ممدودہ آ جائے تو وہ بھی دو سببوں کے قائم مقام ہے، دوسرا کوئی سبب دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ اور یہ جو الف مقصورہ، یہ تو ایک الف ہوتا ہے آخر میں، بات سمجھ میں آ گئی؟ یہ کھڑی زبر نہ کہیں، کھڑی زبر کی صورت میں، طلبہ سمجھتے ہیں شاید الف مقصورہ کھڑی زبر کو کہتے ہیں، نہیں نہیں، الف مقصورہ یہ عام الف ہے بھئی۔ یہ کس کے مقابلے میں ہے؟ ممدودہ کے مقابلے میں، ممدودہ میں الف کے بعد ہمزہ آتا ہے اور اس کو خوب لمبا کیا جاتا ہے۔ اور الف ممدودہ میں میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ یہ دو الف تھے دراصل، یہ دو الف، جیسے ”حَمْرَاءُ“، یہ ایک الف ہے اور آخر میں جو ہمزہ ہے یہ بھی دراصل الف تھا۔ اور یہ پھر الف زائدہ کے بعد جب حرف علت آ جائے، واؤ، الف، یا، تو اس کو ہمزہ سے بدلتے ہیں۔ کس سے بدلتے ہیں؟ ہمزہ سے بدلتے ہیں۔ جیسے اس کی کوئی مثال؟ الف زائدہ کے بعد واؤ، الف، یا آئے تو اس کو ہمزہ سے بدلتے ہیں بھئی۔ گردانوں میں آپ نے کتنے ہی صیغے پڑھے ہوں گے، اجوف ناقص میں کوئی دیکھو؟ ہاں جیسے جیسے دیکھو ”قَائِلٌ“، اصل میں کیا تھا؟ ”قَاوِلٌ“ تھا، پھر الف زائدہ کے بعد واؤ آیا تو کس سے بدل گیا؟ ہمزہ سے۔ تو یہاں پر بھی اسی طرح ”حَمْرَاءُ“، یہ دو الف تھے۔ یہ جو الف زائدہ کے بعد ہمزہ آیا یہ وہ الف تھا جو بدل گیا ہمزہ سے۔ اور یاد رکھو یہ جو دو الف آئے، یہ پہلا الف زائد ہے، یہ صرف مد کے لیے ہے، آواز کو لمبا کرنے کے لیے، اور ثانی الف یہ تانیث والا ہے جو اب ہمزہ سے بدل چکا ہے۔ یہ ہمیشہ یاد رکھنا، یہ ثانی الف جو کس سے بدل چکا؟ ہمزہ، یہ ہے تانیث کے لیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو تانیث کی تین علامتیں ہیں بھئی: ایک تائے مربوطہ، ایک الف مقصورہ، اور ایک الف ممدودہ بھئی۔ اور یہ بھی یاد رکھنا، کبھی کبھار یہ تا مقدر بھی ہوتی ہے، کبھی تا مقدر ہوتی ہے جو بعض تصرفات میں ظاہر ہو جاتی ہے، مثلاً ”دَارٌ“، ”دَارٌ“ کی مؤنث ”دُوَيْرَةٌ“ آتی ہے، دیکھو تصغیر۔ میں نے آپ کو ضابطہ بتلایا تھا: ”التَّصْغِيرُ وَالتَّكْسِيرُ يَرُدَّانِ الْأَشْيَاءَ إِلَى أُصُولِهَا“، کہ تصغیر اور جمع تکسیر جس میں مفرد کا وزن ٹوٹ جاتا ہے، وہ چیزوں کو اپنی اصل کی طرف لوٹاتے ہیں۔ آپ نے ایک لفظ کے مادے کا پتہ چلانا ہے کہ یہ اصل میں کیا تھا، تو اس کی تصغیر دیکھ لیں بھئی، تصغیر۔ تو اس سے آپ کو اس لفظ کی اصل کا پتہ چل جائے گا۔ جیسے ”دَارٌ“ کی مؤنث کیا آتی ہے؟ ”دُوَيْرَةٌ“، ایک تو آپ کو یہ پتہ چل گیا کہ یہ جو الف ہے یہ دراصل واؤ تھا، ”دُوَيْرَةٌ“ میں دیکھو الف کی جگہ کیا آ گیا؟ واؤ آ گیا۔ اور دوسرا آپ کو یہ پتہ چل گیا کہ یہ ”دَارٌ“ کا لفظ اصل میں اس کے ساتھ گول تا تھی، یعنی یہاں تا مقدر ہے اس کے ساتھ۔ اسی لیے عرب ”دَارٌ“ کو مؤنث استعمال کرتے ہیں۔ اور اسی طرح ”أَرْضٌ“، ”أَرْضٌ“ زمین کو کہتے ہیں، اس کو بھی عرب مؤنث استعمال کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ؟ تو آپ نے اس کی تصغیر نکالی تو تصغیر کیا آئی؟ ”أُرَيْضَةٌ“، دیکھو وہاں گول تا موجود ہے۔ تو یہ جو مقدر ہوتی ہے نہ مقدر، یہ ہمیشہ صرف تا، یہ گول تا مقدر ہوتی ہے، الف ممدودہ یا مقصورہ وہ مقدر نہیں ہوتے کیونکہ آپ پڑھ چکے ہیں وہ کلمے کے ساتھ لازم ہیں، وہ کلمے سے جدا ہوتے ہی نہیں۔ اسی لیے تو یہ دو سببوں کے قائم مقام ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ کہ وہ کلمے کو وضع ہی الف کے ساتھ کیا گیا ہے، اور جیسے ”حُبْلَى“، مثال بھی گزری تھی پیچھے، یہ جامی کے اندر آئی تھی کہ ”حُبْلَى“، ہم نے کبھی عربوں سے نہیں سنا کہ انہوں نے ”حُبْلٌ“ استعمال کیا ہو، یا ”حَمْرَاءُ“ ہے، ”حَمْرَاءُ“ بھئی اور ہم نے عربوں سے کبھی نہیں سنا کہ انہوں نے ”حَمْرٌ“ استعمال کیا ہو۔ تو یہ لازم ہیں، یہ جدا ہوتے ہی نہیں۔ صرف تا ہے، وہ مقدر ہو جاتی ہے، دیکھو جدا ہو گئی، بس مقدر ہے۔ تو تانیث دو قسم پر ہو گئی: ایک تانیث لفظی، ایک تانیث معنوی۔ تانیث معنوی کے اندر تا مقدر ہوتی ہے، یعنی لفظوں میں کوئی تانیث کی علامت نہیں، اور مقدر کیا ہے؟ تا ہے، الف نہیں مقدر ہو سکتے کیونکہ الف تو جدا ہی نہیں ہوتے۔ اور دوسری تانیث لفظی ہے، وہ تانیث تا کے ساتھ بھی آتی ہے اور الف مقصورہ کے ساتھ بھی اور الف ممدودہ کے ساتھ بھی۔ تفصیل سمجھ میں آ گئی۔ اب دیکھیے، اب آپ کو متن متن دیکھیے، کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ بِالتَّاءِ شَرْطُهُ الْعَلَمِيَّةُ“، تانیث بالتاء جو ہے یعنی وہ تانیث لفظی جو کس کے ساتھ آئے؟ تا کے ساتھ آئے: ”شَرْطُهُ الْعَلَمِيَّةُ“، اس کی شرط علم ہونا ہے۔ اس کی شرط؟ تانیث بالتاء سبب بنے گی غیر انصراف کا، لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ وہ علم ہونا چاہیے، جیسے ”فَاطِمَةُ“، جیسے ”طَلْحَةُ“، یہ دیکھو یہ تا ہے اور یہ کلمے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور یہ علم ہے، کلمہ کیا ہے؟ علم ہے، ”طَلْحَةُ“ بھی علم اور ”فَاطِمَةُ“ بھی علم ہے۔ تو تانیث بالتاء غیر انصراف کا سبب بنے گی لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ وہ کلمہ علم ہونا چاہیے۔ بھئی کیا وجہ ہے، علم کیوں ہونا چاہیے؟ وجہ آپ کو بتلائیں گے کہ بھئی یہ تا جو ہے یہ کبھی ساتھ جڑ جاتی ہے، کبھی الگ ہو جاتی ہے، یہ کلمے کے ساتھ مستقل نہیں رہتی۔ مذکر کے لیے مثلاً آپ ”ضَارِبٌ“ کہتے ہیں اور مؤنث کے لیے کیا کہتے ہیں؟ ”ضَارِبَةٌ“۔ تو یہ تا کبھی کلمے سے جڑتی ہے، کبھی علیحدہ ہو جاتی ہے، جبکہ غیر انصراف کے لیے قوی سبب چاہیے، کیا چاہیے؟ قوی سبب۔ غیر منصرف کلمہ ہے جو اپنی اصل سے نکل جاتا ہے، اصل تو ہے اسم میں منصرف ہونا۔ تو اس غیر انصراف کے اسباب کیا کرتے ہیں؟ اس کو اصل سے نکال دیتے ہیں، تو اس کے لیے کوئی قوی سبب چاہیے، ضعیف سبب اس کو اپنی اصل سے نہیں نکال سکتے۔ تو لہٰذا یہ تا، یہ تو کمزور ہے، یہ تو کبھی جڑتی ہے کبھی الگ ہو جاتی ہے، تو لہٰذا اس میں علمیت کی قید لگا دی، جب علم ہوگا تو علم میں تبدیلی نہیں کی جاتی، علم میں تبدیلی نہیں کی جاتی۔ تو جب تا کے ساتھ ایک لفظ کو کسی کا علم بنا دیا گیا، اب یہ تا پختہ ہو گئی، اب یہ اس کلمے سے جدا نہیں ہوگی کیونکہ یہ علم بن گیا اور علم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔ آگے متن دیکھیے: ”وَالْمَعْنَوِيُّ كَذَلِكَ“، اور معنوی بھی اسی طرح ہے، یعنی تانیث معنوی بھی اسی طرح ہے، اس کے اندر بھی علمیت شرط ہے۔ اس کے اندر علمیت شرط ہے، لیکن فرق ہے دونوں کے اندر بھئی۔ جب تانیث بالتاء میں جب علمیت آ جائے گی تو وہ وجوباً غیر انصراف کا سبب بنے گی۔ وہ تانیث کیا ہے؟ بھئی ”طَلْحَةُ“ یہ نام رکھ دیا گیا اور اس کے ساتھ تا بھی ہے، تو اب یہ تانیث وجوباً غیر انصراف کا سبب بنے گی۔ تو ایک سبب کیا ہوا؟ علمیت، دوسرا سبب کیا ہوا؟ تانیث۔ اب اس میں اور کوئی شرط دیکھنے کی ضرورت نہیں بھئی۔ جب تانیث بالتاء اس کے ساتھ جب علمیت آ جائے تو شرط پوری ہو گئی، لہٰذا اب یہ تانیث بالتاء سبب بنے گی کس چیز کا؟ غیر انصراف کا۔ اب اس کلمے کو کیا پڑھنا پڑے گا؟ غیر منصرف ہی پڑھنا پڑے گا۔ لیکن تانیث معنوی جو ہے، تانیث معنوی، اس کے اندر لفظوں کے اندر تا موجود نہیں، تو یہ اس تا کے مقابلے میں کمزور ہے۔ ایک ہے لفظوں میں تا، ایک ہے تائے مقدرہ بھئی، کہ تا لفظوں میں نہیں ہے بلکہ مقدر ہے۔ میں نے بتایا کہ تانیث معنوی میں تا مقدر ہوتی ہے، الف ممدودہ یا مقصورہ مقدر نہیں ہوتے۔ تو اس کے اندر بھی تا مقدر ہے، تو ایک تا ہے لفظوں میں، ایک تا ہے مقدر۔ ظاہر سی بات ہے یہ تائے مقدرہ اس کے مقابلے میں ضعیف ہے بھئی۔ یہ کیا ہے؟ وہ تا تو لفظوں میں موجود ہے، اس کے ساتھ جب علمیت آئے گی تو وہ قوی ہے، وہ غیر انصراف کا سبب بن جائے گی فوراً، وہاں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں، لیکن یہاں پر تو تا مقدر ہے، جب تا مقدر ہے تو اس کے اندر جب علمیت کی شرط تھی، تو اس کے اندر بھی علمیت کی شرط۔ جب قوی کے اندر علمیت شرط تھی تو ضعیف کے اندر علمیت بطریق اولیٰ شرط ہوگی۔ تو اس کے اندر بھی علمیت شرط ہو گئی۔ پھر، پھر یہ چونکہ یہ تا مقدر ہے، لفظوں میں نہیں ہے، اس لیے یہ سببِ ضعیف ہے، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ لہٰذا اس کے، اس کے وجوب کے لیے تین شرطوں میں سے ایک شرط اور پوری ہونی چاہیے۔ تین شرطوں میں سے ایک شرط: یا تو کلمہ تین حروف سے زائد ہو۔ حاصل سن لو بھئی: ایک لفظ مؤنث معنوی ہے اور اس کے ساتھ علمیت بھی جمع ہو گئی، تو اب دو سبب آ گئے، دو سبب آ گئے۔ لیکن تانیث معنوی ضعیف ہے، کمزور ہے، تو آپ چاہیں اس کا اعتبار کریں، چاہے اعتبار نہ کریں۔ اعتبار کرتے ہیں تو آپ کلمے کو غیر منصرف پڑھ لیں، ایک علمیت ہے، ایک تانیث معنوی ہے۔ اور آپ چاہیں تو اعتبار نہ کریں کیونکہ لفظوں میں تو کوئی علامت نہیں آئی، تو تانیث کیا ہے؟ کمزور ہے، ضعیف ہے۔ لہٰذا ”هِنْدٌ“، ”هِنْدٌ“ کو منصرف پڑھنا بھی جائز، غیر منصرف پڑھنا بھی جائز۔ منصرف پڑھنا کیوں جائز؟ کیونکہ اس میں ایک سبب تو علمیت ہے اور دوسرا تانیث معنوی ہے، لیکن تانیث معنوی کے ساتھ تین شرطوں میں سے ایک شرط اور ہونی چاہیے تھی وہ آگے ذکر ہوں گی، وہ کوئی بھی نہیں ہے، تو آپ چاہیں تو اس تانیث کا اعتبار کریں، چاہے اعتبار نہ کریں۔ اگر آپ اعتبار کرتے ہیں تو ایک علمیت ہے، ایک تانیث ہے، اس کو غیر منصرف پڑھو: ”هِنْدُ“، اور آپ چاہیں تو اس تانیث کا اعتبار نہ کریں بلکہ کیسے پڑھیں؟ ”هِنْدٌ“۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو تانیث معنوی کے اندر علمیت شرط ہے غیر انصراف کے جواز، غیر انصراف پڑھنا جائز ہو جاتا ہے۔ توجہ ہے؟ ”هِنْدٌ“ میں ایک سبب کیا آیا؟ علمیت، دوسرا یہ مؤنث کا نام ہے تو تانیث معنوی آ گئی۔ تو لہٰذا علمیت کے ساتھ جب تانیث معنوی آ جائے تو اس لفظ کا غیر منصرف پڑھنا جائز ہو جاتا ہے، واجب نہیں۔ تانیث بالتاء میں جب علمیت آتی تھی تو اس لفظ کا غیر انصراف واجب ہوتا تھا، اور تانیث معنوی میں واجب نہیں ہے بلکہ صرف جائز ہے۔ ہاں آگے تین چیزیں اور ہیں، ان میں سے کوئی ایک آ جائے گی تانیث معنوی کے ساتھ تو پھر اس کا غیر منصرف کا سبب بننا اور اس لفظ کا غیر منصرف پڑھنا واجب ہو جائے گا۔ اور وہ کیا؟ کہ وہ کلمہ تین حروف سے زائد پر مشتمل ہو، یا اگر تین سے زائد پر مشتمل نہیں ہے صرف تین پر مشتمل ہے تو پھر کم از کم درمیان والا حرف متحرک ہونا چاہیے، اور اگر درمیان والا متحرک بھی نہیں ہے ساکن ہے تو پھر کم از کم کلمہ عجمی ہونا چاہیے۔ تانیث معنوی غیر انصراف کا سبب بنتی ہے لیکن وجوباً نہیں بلکہ جوازاً، اور اگر وجوباً کب بنے گی؟ جب تین چیزوں میں سے کوئی ایک مزید بھی پائی جائے، وہ کون کون سی ہے؟ تین حروف سے کلمہ زائد ہو۔ لہٰذا ”زَيْنَبُ“ غیر منصرف ہے۔ اب دیکھو اس میں تانیث کی کوئی علامت نہیں، لیکن یہ مؤنث کا نام ہے تو یہ تانیث معنوی ہے اس کے اندر بھئی۔ تو ایک سبب علمیت، دوسرا سبب تانیث معنوی، اور تانیث معنوی کی وجہ سے کلمے کو غیر منصرف پڑھنا جائز ہوتا ہے یا واجب ہوتا ہے؟ جب اس کے ساتھ علمیت آ جائے تو پڑھنا جائز، لیکن اس کے ساتھ ایک اور چیز بھی پائی گئی اور وہ کیا کہ کلمہ تین حروف سے زائد ہے۔ اب تانیث معنوی وجوباً سبب بنے گی غیر انصراف کا اور کلمے کو اب غیر منصرف ہی پڑھنا پڑے گا۔ وجہ اس کی یہ کہ بھئی یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں نہ، یہ کلمے میں ثقل پیدا کرتے ہیں کیونکہ یہ سب فرعی ہیں، یہ سب کیا ہیں؟ فرع ہیں۔ مثلاً عدل جو ہے، کلمے کا معدول ہونا، کلمے کا معدول ہونا، تو یہ معدول ہونا فرع ہوا کس کی؟ معدول عنہ کی جس سے پھیرا گیا ہے۔ جیسے عمر کو کس سے پھیرا گیا ہے؟ ”عَامِرٌ“ سے، تو ”عَامِرٌ“ ہوا اصل اور عمر ہوا فرع۔ اسی طرح وصف جو ہے یہ فرع ہے موصوف کی، موصوف ہے اصل، وصف ہے اس کی فرع۔ موصوف ہوگا تو وصف ہوگا، موصوف نہیں تو وصف کا علیحدہ وجود ہی نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح آگے مثلاً معرفہ آ رہا ہے، نکرہ ہونا ہے اصل اور معرفہ ہونا ہے فرع۔ اسی طرح مذکر ہونا ہے اصل اور مؤنث ہونا ہے فرع۔ تو دیکھو ان سب کے اندر فرعیت والا معنی ہے، یہ جتنے اسباب منع صرف ہیں، اور ان کی وجہ سے کلمے میں ثقل آتا ہے، کیا آتا ہے؟ ایک کلمہ اپنی اصل پر ہو اس میں ثقل نہیں، ایک فرعیت اس میں آ جائے تو اس میں کیا آ جائے گا؟ ثقل آ جائے گا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ جو تانیث معنوی ہے، یہ تو ایک معنوی چیز ہے، اس کی وجہ سے کلمے میں کوئی ثقل نہیں آ رہا۔ تانیث معنوی کے اندر شرط کیا ہے؟ علم ہونا چاہیے، تو علم ہونے کی وجہ سے تو ثقل آ گیا۔ علم ہونے کی وجہ سے، لیکن تانیث معنوی اس کی وجہ سے تو ثقل نہیں آ رہا، وہ تو صرف ایک معنوی چیز ہے، لفظوں میں تو اس کی کوئی علامت ہی نہیں ہے۔ تو اس کے لیے تاکہ اس کی وجہ سے بھی ثقل آ جائے تو تین شرطوں میں سے ایک شرط ہونی چاہیے کہ کلمہ تین حروف سے زائد پر مشتمل ہو، اور آپ جانتے ہیں جتنے حروف بڑھتے جائیں کلمہ زبان پر ثقیل ہوتا چلا جاتا ہے۔ جتنے حروف کم ہوں گے زبان پر ادائیگی آسان ہوگی۔ تو جیسے زینب، تو اس کے اندر دیکھو تانیث معنوی ہے، تانیث، یہ ایک مؤنث کا نام ہے، اور تانیث معنوی کے ساتھ شرط کیا تھی؟ علمیت۔ اور تانیث معنوی غیر انصراف کا سبب بنتی ہے وجوباً یا جوازاً؟ جوازاً۔ لیکن پھر ساتھ ایک اور شرط بھی پوری ہو گئی تین شرطوں میں سے اور وہ کیا کہ یہ تین حروف سے زائد، اس کی وجہ سے اب کلمے میں ثقل آ گیا۔ ایک ثقل آیا علمیت کی وجہ سے، ایک ثقل آیا یہ جو تین حروف سے زائد ہو گیا اس کی وجہ سے ثقل آ گیا، تو اب یہ کلمہ کیا بن گیا؟ غیر منصرف، اب اس کو غیر منصرف پڑھنا واجب ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ یا اگر تین حروف سے زائد نہیں ہے کلمہ، تین حروف والا ہے، تو پھر کم از کم درمیان والا متحرک ہونا چاہیے تاکہ اس کلمے میں ثقل آ جائے بھئی، اس لیے کیونکہ ایک وہ کلمہ ہے جس کا درمیان والا حرف ساکن ہے اور ایک وہ کلمہ ہے جس کا درمیان متحرک ہے، تو دیکھو جس کا درمیان متحرک ہوگا وہ ثقیل ہوگا۔ جیسے ایک ہے ”ضَرْبٌ“، ایک ہے ”ضَرَبٌ“، کس کی ادائیگی زبان پر آسان؟ ”ضَرْبٌ“ کی ادائیگی زبان پر آسان ہے۔ تو لہٰذا تین شرط، پہلی شرط کیا کہ کلمہ تین حروف سے زائد ہو تاکہ اس میں کیا آ جائے؟ ثقل۔ اگر تین حروف پر مشتمل ہے تو پھر درمیان والا کیا ہونا چاہیے؟ متحرک، تاکہ کلمے میں کیا آ جائے؟ ثقل۔ اور اگر درمیان والا متحرک بھی نہیں ہے، تو پھر تیسری صورت یہ ہے کہ کلمہ عجمی ہونا چاہیے۔ جب کلمہ عجمی ہوگا تو ظاہر سی بات ہے غیر زبان کا لفظ عربوں کے لیے زبان پر ادائیگی ثقیل ہوگی بھئی۔ تو یہ جو شرطیں لگائیں تین چیزوں میں سے ایک ہونی چاہیے، یہ صرف کلمے میں ثقل پیدا کرنے کے لیے ہے۔ تو تانیث معنوی چونکہ وہ تو صرف ایک معنوی چیز ہے، اگر وہ کلمے میں آئے گی تو پھر وہ غیر انصراف کا سبب بنے گی جوازاً، وجوباً نہیں۔ اس کو وجوباً سبب بنانے کے لیے تین چیزوں میں سے ایک چیز اور بھی اس کے ساتھ آنی چاہیے تاکہ کلمے میں ثقل آ جائے۔ یا تو وہ تین حروف سے زائد ہونا چاہیے یا اگر تین سے زائد نہیں ہے تو درمیان والا متحرک ہونا چاہیے، اور اگر درمیان والا متحرک بھی نہیں ہے تو کلمہ عجمی زبان کا ہونا چاہیے تاکہ اس میں ثقل آ جائے، اور پھر وہ وجوباً غیر انصراف کا سبب بنے گا۔ لہٰذا ”زَيْنَبُ“ اس میں ایک سبب علمیت ہے اور ایک تانیث معنوی بھی ہے اور نیز وجوب کے لیے کیا ضروری تھا؟ تین سے زائد ہو، وہ تین سے زائد بھی ہے اس لیے اس کو غیر منصرف پڑھنا واجب۔ اسی طرح ایک ہے مثلاً ”سَقَرُ“، ”سَقَرُ“ جہنم کے طبقات میں سے ایک طبقہ ہے بھئی، اور اس کا نام ”سَقَرُ“ ہے، ”سَقَرُ“۔ اور اب دیکھو یہ ”سَقَرُ“ اس کے اندر ایک سبب کیا؟ تانیث معنوی ہے، تانیث معنوی ہے، یہ مؤنث استعمال ہوتا ہے۔ اور تانیث معنوی کے لیے شرط کیا تھی؟ علمیت، تو یہ علم بھی ہے۔ اور تانیث معنوی کے ساتھ ساتھ اس کے وجوب کی شرط بھی پوری ہو رہی ہے کہ درمیان والا حرف متحرک ہے بھئی۔ اسی طرح آگے لفظ آئیں گے: ”مَاهُ“ اور ”جُورُ“، ماہ اور جور یہ دو شہروں کے نام ہیں اور ایک سبب ان میں علمیت ہے اور دوسرا سبب کیا ہے؟ تانیث معنوی ہے، اور تانیث معنوی وہ تو غیر انصراف کا سبب بنتا ہے جوازاً، جوازاً، وجوباً نہیں۔ وجوب کے لیے کیا ضروری تھا؟ یا تین حروف سے زائد ہو، یہ ماہ اور جور تین حروف سے زائد نہیں۔ یا دوسری شرط تھی اگر تین حروف پر مشتمل ہے تو درمیان والا متحرک ہونا چاہیے، ماہ اور جور میں درمیان میں الف اور واؤ ہیں وہ تو ساکن ہیں، دوسری شرط بھی پوری نہیں۔ تو تیسری بات یہ تھی کہ کلمہ جو ہے عجمی ہونا چاہیے، یہ ماہ اور جور عربی نام نہیں ہیں یہ عجمی ہیں، تو لہٰذا اس میں اب تانیث معنوی سبب بنے گی غیر انصراف کا وجوباً اور اس کو اب غیر منصرف پڑھنا پڑے گا۔ اس پر نہ کسرہ پڑھ سکتے ہیں آپ اور نہ تنوین پڑھ سکتے ہیں۔ دیکھیے بھئی ذرا متن متن دیکھ لیجیے: کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ بِالتَّاءِ شَرْطُهُ الْعَلَمِيَّةُ“، تانیث بالتاء جو ہے اس کی شرط علمیت ہے، ”وَالْمَعْنَوِيُّ كَذَلِكَ“، اور معنوی بھی اسی طرح ہے یعنی اس میں بھی علمیت کی شرط ہے، ”وَشَرْطُ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ“، ”وَشَرْطُ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ“، تحتم کا معنی ہے ایک چیز کا لازمی ہونا، ضروری ہونا، اور ”تَأْثِيرِهِ“ کی ہا ضمیر راجع ہے تانیث معنوی کو، ”تَأْثِيرِهِ“ کی ہا ضمیر کس کو راجع؟ تانیث معنوی۔ ترجمہ میں آخر سے کروں گا بھئی، توجہ سے سنو بھئی: ”وَشَرْطُ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ“، اور تانیث معنوی کے مؤثر ہونے کے وجوب کی شرط جو ہے، تانیث معنوی مؤثر ہو جائے وجوباً اس کی شرط کیا ہے؟ آگے تین چیزوں میں سے ایک بتلا رہے ہیں، کہتے ہیں تین چیزوں میں سے ایک ہونی چاہیے: ”الزِّيَادَةُ عَلَى الثَّلَاثَةِ“، کہ وہ کلمہ تین سے زیادہ حروف پر مشتمل ہو، ”أَوْ تَحَرُّكُ الْأَوْسَطِ“، یا درمیان والا حرف جو ہے وہ متحرک ہونا چاہیے، ”أَوِ الْعُجْمَةُ“، یا وہ کلمہ عجمی ہونا چاہیے۔ آگے: ”فَهِنْدٌ يَجُوزُ صَرْفُهُ“، تو ہند جو ہے اس کی صرف جائز ہے، ہند کی صرف جائز ہے، یعنی اس کو منصرف بھی پڑھ سکتے ہو غیر منصرف بھی۔ غیر منصرف کیوں پڑھ سکتے ہو؟ کیونکہ دو سبب موجود ہیں، کیا؟ ایک تانیث معنوی، یہ مؤنث کا نام ہے یہ عورتوں کا نام ہے قدیم عرب میں عام استعمال ہوتا تھا، تو ”هِنْدٌ“ ایک تانیث معنوی ہے اور دوسرا علمیت ہے۔ تو تانیث معنوی ہے لیکن تانیث معنوی کے ساتھ باقی تین چیزوں میں سے کوئی بھی نہیں ہے، نہ یہ تین حروف سے زائد ہے، نہ درمیان والا متحرک ہے، نہ یہ عجمی ہے۔ صرف تانیث معنوی ہو ان تین چیزوں میں سے کوئی چیز ساتھ نہ ہو، پھر تو یہ تانیث معنوی آپ چاہیں اعتبار کریں، چاہے اعتبار نہ کریں۔ آپ اس کا اعتبار کرتے ہیں تو دو سبب کلمے میں آ تو گئے، ایک تانیث معنوی اور ایک علمیت، تو اس کو غیر منصرف پڑھو، اس پر نہ کسرہ پڑھو اور نہ تنوین۔ اور آپ چاہیں تو اس کا اعتبار نہ کریں بھئی، کیونکہ اس کی وجہ سے تو کوئی ثقل ہی نہیں آیا، وہ تو ایک معنوی چیز تھی، تو آپ کلمے کو منصرف بھی پڑھ سکتے ہیں۔ تو ”هِنْدٌ“ پڑھنا بھی صحیح اور ”هِنْدُ“ بغیر تنوین کے پڑھنا بھی صحیح ہے۔ تو کہتے ہیں: ”فَهِنْدٌ يَجُوزُ صَرْفُهُ“، تو ”هِنْدٌ“ جو ہے اس کی صرف جائز ہے یعنی اس کو منصرف پڑھنا، ”وَزَيْنَبُ وَسَقَرُ وَمَاهُ وَجُورُ مُمْتَنِعٌ“، زینب، سقر اور ماہ و جور یہ ممتنع ہیں یعنی ان کی صرف ممتنع ہے، ان کی یعنی ان کو منصرف پڑھنا ممتنع ہے، ان کو غیر منصرف پڑھیں گے۔ زینب میں کیا سبب ہے؟ ایک علمیت ہے اور ایک تانیث معنوی، اور تانیث معنوی کے ساتھ وجوب کی شرط بھی پوری ہو رہی ہے یعنی تین حروف سے زائد ہے۔ اور سقر کے اندر علمیت ہے اور تانیث معنوی ہے اور اس کے ساتھ اس کے وجوب کی شرط درمیان والا حرف متحرک وہ بھی پوری ہو رہی ہے، اور ماہ و جور اس میں علمیت بھی ہے اور تانیث معنوی کے ساتھ ساتھ اس کے وجوب کی جو شرط ہے کہ کلمہ عجمی ہونا چاہیے وہ اس میں پوری ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ جی اب آئیے بھئی شرح کے ساتھ سارا دوبارہ دیکھیں۔ کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ اللَّفْظِيُّ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ“، تانیث کے بعد لفظی کا لفظ نکالا بھئی صاحب جامی نے۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہ جو آگے بات ہو رہی ہے ”التَّأْنِيثُ بِالتَّاءِ“، تانیث بالتاء، وہ تانیث جو تا کے ساتھ ہو۔ بھئی ایک تانیث لفظی ہے، ایک تانیث معنوی، تانیث معنوی میں بھی کیا مقدر ہوتی ہے؟ تا مقدر ہوتی ہے، تو صرف تانیث بالتاء کہا جائے اس سے تو معنوی تانیث خارج نہیں ہوتی، وہ تو دونوں کو شامل ہے۔ لہٰذا بتلا دیا، ”اللَّفْظِيُّ“ نکال کر بتلا دیا کہ یہاں جو تانیث بالتاء ذکر ہو رہی ہے وہ تانیث لفظی کی بات ہو رہی ہے، تانیث معنوی کی نہیں۔ بات سمجھ میں آئی؟ تانیث معنوی میں بھی کیا مقدر ہوتی ہے؟ تا مقدر ہوتی ہے، بعض اوقات میں نے بتایا جیسے تصغیر کے اندر ظاہر ہو جاتی ہے، تو یہاں تانیث بالتاء سے تانیث لفظی مراد ہے۔ تو کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ اللَّفْظِيُّ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ“، دیکھو ”الْحَاصِلُ“ یہ نکالا، بتلانا یہ چاہتے ہیں ”بِالتَّاءِ“ یہ جو جار مجرور ہے، یہ جار مجرور تانیث کی صفت ہے بھئی، کیا ہے؟ تانیث کی صفت بن رہی ہے بھئی۔ یاد رکھو میں نے آپ کو بتلایا تھا نکرہ کے بعد جار مجرور آ جائے، نکرہ کے بعد جار مجرور، تو وہ عموماً اس کے لیے صفت بنتا ہے۔ مثلاً میں کہتا ہوں: ”رَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ“، ”رَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ“، ”رَجُلًا“ موصوف، ”مِنْ قُرَيْشٍ“ جار مجرور ہے۔ اچھا جار مجرور اور جار مجرور آپ نے پڑھا ہے آٹھ چیزوں سے متعلق ہوتے ہیں: فعل ہے، مصدر ہے، اسم فاعل، اسم مفعول، صفت مشبہ وغیرہ، یہاں فعل موجود ہے: ”رَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ“، لیکن یہ ”رَأَيْتُ“ سے نہیں جڑ رہا: ”رَأَيْتُ مِنْ قُرَيْشٍ“، میں نے قریش سے دیکھا؟ بات نہیں بنتی بھئی، تو معلوم ہوا یہ صفت بن رہا ہے، کس کی؟ ”رَجُلًا“ کی، کہ ”رَجُلًا“ نکرہ آیا اس کے بعد ”مِنْ قُرَيْشٍ“ جار مجرور آیا، اور جار مجرور جب نکرہ کے بعد آئے اور کسی کے ساتھ نہ جڑ رہا ہو تو اس کی صفت بنتا ہے۔ اور صفت ویسے ہی نہیں بناتے بلکہ اس کے لیے متعلق محذوف نکالنا پڑے گا، جار مجرور مل کر متعلق ہوں گے ”ثَابِتًا“ سے: ”رَأَيْتُ رَجُلًا ثَابِتًا مِنْ قُرَيْشٍ“۔ یہ ”ثَابِتًا“ میں نے منصوب کیوں نکالا؟ کیونکہ اس کا موصوف ”رَجُلًا“ منصوب ہے، تو اور صفت پر وہی اعراب آتا ہے جو موصوف پر آتا ہے: ”رَجُلًا ثَابِتًا مِنْ قُرَيْشٍ“۔ اور اگر معرفہ کے بعد جار مجرور آ جائے تو وہ عموماً اس کے لیے حال بنتا ہے۔ جیسے اگر یہاں ہوتا: ”رَأَيْتُ الرَّجُلَ مِنْ قُرَيْشٍ“، تو یہ ”مِنْ قُرَيْشٍ“ کیا بنے گا؟ ”الرَّجُلَ“ سے حال بنے گا۔ ”الرَّجُلَ“ ذو الحال، ”رَأَيْتُ الرَّجُلَ مِنْ قُرَيْشٍ“، ”الرَّجُلَ“ ذو الحال، یہ مفعول ہے ”رَأَيْتُ“ کے لیے یہ ذو الحال ہے اور ”مِنْ قُرَيْشٍ“ جار مجرور مل کر کس سے متعلق؟ ”ثَابِتًا“ سے، یہ حال بن رہا ہے کیونکہ ”الرَّجُلَ“ ہے معرفہ اور ”ثَابِتًا“ ہے نکرہ بھئی، اور موصوف صفت میں تعریف و تنکیر میں مطابقت ہوتی ہے، تو نکرہ معرفہ کے لیے صفت نہیں بن سکتا تو یہ حال بنے گا: ”رَأَيْتُ الرَّجُلَ ثَابِتًا مِنْ قُرَيْشٍ“۔ توجہ ہے؟ اور پھر ذو الحال اپنے حال سے مل کر یہ مفعول بہ بنے گا کس کے لیے؟ ”رَأَيْتُ“ کے لیے، تو یہ حال بنے گا۔ تو ضابطہ کیا ہوا؟ جار مجرور اگر نکرہ کے بعد آئے تو وہ صفت بنے گا اس کے لیے، اور اگر معرفہ کے بعد آئے تو عموماً اس کے لیے حال، لیکن بعض علماء وہ اس کو بھی صفت بناتے ہیں۔ معرفہ کے بعد اگر جار مجرور آئے تو اس کو بھی کیا بنا دیتے ہیں؟ صفت بناتے ہیں، جیسے یہاں آپ دیکھ رہے ہیں: ”التَّأْنِيثُ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ“، ”التَّأْنِيثُ“ ہے معرفہ اور اس کے بعد آیا ”بِالتَّاءِ“، جار مجرور، تو جار مجرور معرفہ کے بعد آئے تو کیا بناتے ہیں؟ حال، لیکن انہوں نے کیا بنایا؟ صفت، ”الْحَاصِلُ“ معرفہ نکالا بھئی۔ ”التَّأْنِيثُ“ بھی معرفہ تھا اور جار مجرور کا متعلق بھی کیا نکالا؟ معرفہ۔ تو معرفہ کے بعد معرفہ آئے تو وہ کیا بنتے ہیں؟ موصوف صفت بنتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ اللَّفْظِيُّ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ“، تو ”التَّأْنِيثُ“ ہوا موصوف، ”اللَّفْظِيُّ“ اس کی ہوئی صفت اول، اور ”الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ“ ہوئی صفت ثانی۔ تو کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ اللَّفْظِيُّ الْحَاصِلُ بِالتَّاءِ“، وہ تانیث لفظی جو حاصل ہو تا کے ذریعے، ”لَا بِالْأَلِفِ“، نہ کہ وہ جو الف کے ذریعے حاصل ہو۔ بھئی کیوں الف والی کو کیوں نہیں ذکر کیا؟ کہتے ہیں: ”فَإِنَّهُ لَا شَرْطَ لَهُ“، وہ جو تانیث بالالف ہے اس کے لیے کوئی شرط نہیں ہے، تانیث بالالف وہ تو خود دو سببوں کے قائم مقام ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”شَرْطُهُ“، یہ تانیث بالتاء جو ہے اس کی شرط جو ہے، بھئی شرط کس چیز میں؟ ”فِي سَبَبِيَّةِ مَنْعِ الصَّرْفِ“، منع صرف کا سبب ہونے میں۔ کس میں؟ بھئی تانیث بالتاء آپ کہیں گے بھئی ”ضَارِبَةٌ“، ”ضَارِبَةٌ“ میں تو تانیث بالتاء ہے اور علمیت نہیں ہے، اور آپ نے تو ہمیں کیا کہا؟ تانیث بالتاء میں کیا شرط ہے؟ علم، کہتے ہیں بھئی ویسے شرط نہیں ہے کہ اس کے بغیر تانیث بالتاء آ ہی نہیں سکتی۔ ہمارا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ تانیث بالتاء کے غیر انصراف کا سبب بننے کے لیے، ہاں تو تانیث بالتاء بغیر علمیت کے خود تو آ سکتی ہے لیکن وہ غیر انصراف کا سبب نہیں بنے گی۔ غیر انصراف کا سبب بننے کے لیے شرط کیا ہے؟ علمیت۔ تو کہتے ہیں: ”شَرْطُهُ فِي سَبَبِيَّةِ مَنْعِ الصَّرْفِ الْعَلَمِيَّةُ“، تانیث بالتاء جو ہے اس کی شرط منع صرف کا سبب بننے میں وہ علمیت ہے، علم ہونا ہے، ”أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، یعنی اس اسم مؤنث کا علم ہونا۔ اس اسم مؤنث کا علم ہونا، توجہ سے سن لو بھئی یہ جگہ مشکل ہے ذرا۔ بھئی دیکھیے یہاں آیا ”الْعَلَمِيَّةُ“، اور یہ علمیت آپ کو میں نے بتلایا ہے کہ اسم کو کبھی کبھار مصدر بنانے کے لیے اس کے آخر میں یائے مشدد اور گول تا جوڑ دیتے ہیں، ”الْعَلَمِيَّةُ“، کیا معنی؟ علم ہونا۔ علمیت کا کیا معنی؟ علم ہونا، یعنی کسی شے کا علم ہونا۔ علمیت کا کیا معنی؟ کسی شے کا علم ہونا، اور اس کو کس طرح تعبیر کرتے ہیں؟ ”كَوْنُ الشَّيْءِ عَلَمًا“. علمیت کا کیا معنی ہے؟ علم ہونا، کوئی چیز ہوگی نہ جو علم ہوگی، تو کیسے تعبیر کرتے ہیں؟ ”كَوْنُ الشَّيْءِ عَلَمًا“، ایک شے کا علم ہونا، اور یہاں کس کی بات چل رہی ہے؟ کس کے علم ہونے کی بات چل رہی ہے؟ تانیث بالتاء کی، تو گویا عبارت یوں بن گئی: ”كَوْنُهُ عَلَمًا“. اس شے کی جگہ ہا ضمیر تانیث کو لوٹا دو، توجہ ہے؟ اس شے کا علم ہونا، کس شے کا علم ہونا؟ تانیث کا، ”كَوْنُهُ عَلَمًا“، تانیث کا علم ہونا، عبارت سمجھ میں آ گئی؟ اب عبارت دیکھو بھئی: ”التَّأْنِيثُ بِالتَّاءِ شَرْطُهُ كَوْنُهُ عَلَمًا“، کہ وہ کیا ہونی چاہیے؟ علم ہونی چاہیے، اور یہ عبارت درست نہیں۔ یہ عبارت درست نہیں، بھئی کیوں نہیں درست؟ کہتے ہیں دیکھو ”كَوْنُهُ عَلَمًا“، کس کو علم ہونا چاہیے؟ تانیث بالتاء کو۔ کس کو؟ تانیث بالتاء کو علم ہونا چاہیے، بھئی تانیث کون سا صیغہ ہے؟ کون سا صیغہ ہے؟ مصدر ہے باب تفعیل کا، مؤنث ہونا، مؤنث ہونا یہ کیا ہے؟ مصدر ہے اور مصدر آپ نے پڑھا ہے وصف کا نام ہے، وہ ذات کا نام نہیں ہے، اور آگے آ گیا ”كَوْنُهُ عَلَمًا“، علم تو اسم کا نام ہوتا ہے، زید علم ہے، بکر علم ہے، عمر علم ہے۔ تو ”كَوْنُهُ“، ہا ضمیر کس کو راجع؟ تانیث کو، اور تانیث کیا ہے؟ وصف ہے، ذات نہیں، اور آگے علم آیا ”عَلَمًا“، اور علم کس کا نام؟ ذات کا نام ہے، بات سمجھ میں آئی؟ تو دیکھو ”كَوْنُهُ عَلَمًا“، تانیث کا علم ہونا، تانیث کا علم ہونا، تانیث وصف ہے اور آپ اس پر حمل کر رہے ہیں علم کا، اور علم تو کیا ہے؟ ذات ہے، ذات کا حمل وصف پر نہیں ہو سکتا بھئی۔ ذات کا حمل، جیسے ذات پر وصف کا حمل صحیح نہیں اسی طرح وصف پر ذات کا حمل بھی صحیح نہیں۔ تانیث علم ہو سکتی ہے؟ جی؟ تانیث اسم کا نام ہے یا تانیث اسم کی صفت ہوتی ہے؟ اسم کی صفت ہوتی ہے، اور علم تو اسم بنتا ہے، توجہ ہے؟ علم کس کو کہتے ہیں؟ اسم کو کہتے ہیں، تو تانیث اس کی صفت ہے۔ تو وہ اسم علم ہو سکتا ہے خود تانیث تو علم نہیں ہو سکتی۔ فرق سمجھ میں آ رہا ہے؟ تو تانیث کس کا نام؟ صفت، تانیث صفت ہے اور علم کیا ہے؟ اسم ہے یعنی ذات ہے اور وصف پر ذات کا حمل صحیح نہیں، تانیث علم نہیں ہو سکتی کوئی اسم جو ہے وہ علم ہو سکتا ہے۔ تو لہٰذا اسی لیے صاحبِ جامی نے ”الْعَلَمِيَّةُ“ کا ترجمہ یہ نہیں کیا، دیکھو آگے کیا کہا: ”وَشَرْطُهُ الْعَلَمِيَّةُ، أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، اسم مؤنث کا علم ہونا۔ حالانکہ کیا ترجمہ کرنا چاہیے تھا؟ ”كَوْنُهُ عَلَمًا“، ”الْعَلَمِيَّةُ“ کا کیا معنی ہوتا ہے؟ ایک شے کا علم ہونا، اور یہاں کس کی بات چل رہی ہے؟ تانیث کی، تو عبارت کیا کیا لانی چاہیے تھی؟ ”كَوْنُهُ“ کہہ دیتے یا ”كَوْنُ التَّأْنِيثِ عَلَمًا“ کہ وہ تانیث کیا ہونی چاہیے؟ علم، اور تانیث تو وصف ہے اور علم تو ذات ہے اور وصف ذات کیسے ہو سکتا ہے بھئی؟ بات سمجھ میں آ گئی۔ تو اسی لیے صاحب جامی نے ”كَوْنُهُ عَلَمًا“ کے ساتھ اس کا ترجمہ نہیں کیا بلکہ کیا کہا: ”أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، اس میں الف لام کو عوض بنا دیا مضاف الیہ سے۔ ”الْعَلَمِيَّةُ“ علم ہونا، ”أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، اس اسم مؤنث کا علم ہونا۔ کس کا؟ تانیث نہیں علم ہوگی، وہ جو اسم مؤنث ہوگا جس کی تانیث صفت ہے اس کو کیا ہونا چاہیے؟ علم۔ جیسے دیکھو فاطمہ، فاطمہ کا وصف کیا ہے؟ تانیث ہے، تو یہ اسم مؤنث ہوا، یہ اور تانیث اس کی، توجہ ہے؟ یہ فاطمہ کا لفظ کیا ہے؟ زبان سے دہراؤ بھئی، فاطمہ کا لفظ کیا ہے؟ علم ہے، علم ہے، اور تانیث اس کی صفت ہے، تو دیکھا یہ جو اسم ہے یہ علم ہے، یہ تانیث علم نہیں ہے۔ تو صاحب جامی نے ”الْعَلَمِيَّةُ“ کا کیا ترجمہ کیا؟ ”أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“۔ تو صاحب جامی نے بتلایا کہ یہ الف لام عوض ہے مضاف الیہ کا، ”الْعَلَمِيَّةُ“ سے کیا مراد ہے؟ ”عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، اس مؤنث اسم کا علم ہونا، اب بات ٹھیک بن گئی۔ وہ مؤنث اسم علم ہے، وہ تانیث علم نہیں ہے۔ تو ”الْعَلَمِيَّةُ“ سے کیا مراد ہے؟ ”عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، تو ”عَلَمِيَّةُ“ مضاف، ”الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“ یہ مضاف الیہ، اور اس کو حذف کر کے اس پر کیا لے آئے تھے؟ الف لام۔ تو یہاں پر دونوں تقریریں ٹھیک ہو جاتی ہیں، یہاں ہے ”الْعَلَمِيَّةُ، أَيْ: عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، چاہے آپ اس کو عوض بنا لیں الف لام کا اور آپ چاہیں کہیں کہ اس علمیت کے ذریعے اشارہ ہے کس کی طرف؟ ”عَلَمِيَّةُ الِاسْمِ الْمُؤَنَّثِ“، دونوں تقریریں یہاں ٹھیک ہیں۔ پھر دیکھیے بھئی، کہتے ہیں: ”التَّأْنِيثُ بِالتَّاءِ شَرْطُهُ الْعَلَمِيَّةُ“، تانیث بالتاء جو ہے اس کی شرط جو ہے وہ علم ہونا ہے یعنی اس اسم مؤنث کا علم ہونا ہے بھئی، ”لِيَصِيرَ التَّأْنِيثُ لَازِمًا“، اب وجہ ذکر کر رہے ہیں بھئی کہ یہ آپ نے علمیت کی شرط کیوں لگائی؟ میں نے وجہ ذکر کر دی کیونکہ یہ جو تا ہے یہ کبھی ساتھ کلمہ کے جڑتی ہے اور کبھی علیحدہ ہو جاتی ہے، تو اس نے غیر انصراف کا سبب بننا ہے اور غیر انصراف کے سبب کوئی قوی سبب چاہیے ضعیف سبب کام نہیں کرے گا۔ تو قوی سبب کیا ہے کہ یہ کلمے کے ساتھ لازم ہو جائے، اور لازم ہونے کی صورت کیا ہے؟ کلمے کو کیا ہونا چاہیے؟ علم ہونا چاہیے کیونکہ علم میں تبدیلی نہیں کی جاتی۔ کہتے ہیں: ”لِيَصِيرَ التَّأْنِيثُ لَازِمًا“، تاکہ یہ تانیث جو ہے لازم ہو جائے کلمہ کے ساتھ، ”لِأَنَّ الْأَعْلَامَ مَحْفُوظَةٌ عَنِ التَّصَرُّفِ“، اس لیے کیونکہ جو علم ہوتے ہیں وہ محفوظ ہوتے ہیں ”عَنِ التَّصَرُّفِ“، وہ تصرف سے یعنی تبدیلی سے محفوظ ہوتے ہیں ”بِقَدْرِ الْإِمْكَانِ“، جس قدر ممکن ہو سکے۔ ”بِقَدْرِ الْإِمْكَانِ“ وہ تبدیلی سے محفوظ ہوتے ہیں یعنی جس قدر ہو سکے، وجہ یہ کہ علم میں بھی کبھی کبھی تبدیلی آتی ہے، جیسے آپ نے پڑھا ہے ترخیم بھئی، ”تَرْخِيمُ الْمُنَادَى“، منادیٰ کے اندر جا کر آپ پڑھیں گے کہ منادیٰ میں کبھی ترخیم کی جاتی ہے، یعنی منادیٰ کے آخر سے ایک یا چند حروف کو حذف کر لیا جاتا ہے تاکہ لفظ مختصر ہو جائے۔ تو ”يَا حَارِثُ“ اس میں کیا پڑھتے ہیں؟ ”يَا حَارِ“، ثا کو حذف کر لیا، یا پڑھتے ہیں: ”يَا حَارُ“، یا اسی طرح ”يَا مَنْصُورُ“، تو اس میں کیا کرتے ہیں؟ واؤ اور را کو حذف کر دیتے ہیں: ”يَا مَنْصُ“۔ تو دیکھو ترخیم ہوتی ہے کبھی کس کے اندر؟ منادیٰ کے اندر، دیکھو ایک آدھ حرف ختم کر دیا جاتا ہے۔ ترخیم آگے بات اور تفصیل بھی آ جائے گی کہ بھئی دیکھو مثلاً میں نے زید کو آواز دی کہ اے زید میرے لیے پانی لے آؤ، تو میرا مقصود کیا ہے؟ یا زید کہنا مقصود ہے یا پانی لے آؤ وہ کہنا مقصود ہے؟ پانی لے آؤ میرا مقصود ہے، تو یہ جو ندا دی جاتی ہے یہ غیر مقصود ہوتی ہے، تو انسان چاہتا ہے یہ ذرا جلدی ختم ہو جائے اور میں اپنی مقصودی بات کر دوں۔ تو وہاں ”يَا حَارِثُ“ کہنے کے بجائے کیا کہہ دیتے ہیں؟ ”يَا حَارِ“، مختصر تاکہ جلدی سے جلدی میں اپنی مقصودی بات اس کو ذکر کر دوں۔ تو یہ ترخیم کرتے ہیں اور کس میں ہوتی ہے؟ علم میں، دیکھو تو آخر سے ایک حرف کم ہی کر دی، تبدیلی تو آ گئی بھئی، تصرف تو ہو گیا علم کے اندر۔ اسی طرح کبھی ضرورت شعری کی وجہ سے بھی، شعر کے خاص اوزان ہوتے ہیں تو ایک علم ہے تو کبھی کبھار شعر کا وزن برابر نہیں بنتا تو اس اسم سے کچھ ایک آدھ حرف کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ تو اعلام جو ہیں وہ تصرف سے محفوظ ہوتے ہیں بقدر الامکان یعنی بہت کم کہیں ان میں کوئی تصرف کیا جاتا ہے۔ تو کہتے ہیں: ”لِيَصِيرَ التَّأْنِيثُ لَازِمًا لِأَنَّ الْأَعْلَامَ مَحْفُوظَةٌ عَنِ التَّصَرُّفِ بِقَدْرِ الْإِمْكَانِ“، تاکہ یہ تانیث لازم ہو جائے کیونکہ اعلام جو ہیں وہ تصرف سے، تبدیلی سے محفوظ ہوتے ہیں بقدر الامکان جس قدر ہو سکے، دوسری وجہ: ”وَلِأَنَّ الْعَلَمِيَّةَ وَضْعٌ ثَانٍ، وَكُلُّ حَرْفٍ وُضِعَتِ الْكَلِمَةُ عَلَيْهِ لَا يَنْفَكُّ عَنِ الْكَلِمَةِ“، دوسری وجہ یہ کہ یہ جو اعلام ہوتے ہیں ان میں وضع ثانی ہوتی ہے۔ ان میں وضع ثانی ہوتی ہے، پھر جب وضع ثانی ہوئی تو اس پر گویا باقاعدہ کلمے کو وضع کر دیا گیا، اور جب ایک کلمے کو جن حروف پر وضع کیا جاتا ہے وہ اس سے جدا نہیں ہوتے، وہ اس سے جدا نہیں ہوتے۔ مثلاً ”ضَارِبَةٌ“، ”ضَارِبَةٌ“ یہ تا تانیث کی ہے اور یہ ”ضَارِبٌ“ اور ”ضَارِبَةٌ“ میں فرق کے لیے ہے، لیکن یہی ”ضَارِبَةٌ“ آپ نے اٹھا کر کسی کا علم رکھ دیا۔ اب جب علم اس کا رکھا ہے تو اس میں ایک وضع ثانی ہے، گویا آپ نے اس پورے لفظ ”ضَارِبَةٌ“ کو اس ذات کے لیے دوبارہ وضع کیا تو یہ وضع ثانی ہے۔ تو وضع اول میں تو ”ضَارِبٌ“ کے ساتھ تا آئی تھی، لیکن اب جب نام کسی کا رکھا ہے اب ”ضَارِبٌ“ رکھا ہے یا ”ضَارِبَةٌ“ رکھا؟ ”ضَارِبَةٌ“ رکھا، تو تا کو ملا کر نام رکھا ہے یہ وضع کر دیا اسی کے لیے، تو اب یہ تا اس سے جدا نہیں کیونکہ یہ تا کیا ہے؟ آپ نے وضع کے اندر ہی ساتھ شامل کر دی۔ تو کہتے ہیں: ”وَلِأَنَّ الْعَلَمِيَّةَ وَضْعٌ ثَانٍ“، اس لیے کیونکہ علمیت جو ہے یہ وضع ثانی ہے، ”وَكُلُّ حَرْفٍ وُضِعَتِ الْكَلِمَةُ عَلَيْهِ لَا يَنْفَكُّ عَنِ الْكَلِمَةِ“، اور ہر وہ حرف جس پر کلمے کو وضع کیا جائے یہ کلمے سے جدا نہیں ہوتا بھئی۔ آگے دیکھیے، کہتے ہیں: ”وَالتَّأْنِيثُ الْمَعْنَوِيُّ كَذَلِكَ“، اور تانیث معنوی بھی اسی طرح ہے، تانیث معنوی بھی اسی طرح، کیا معنی؟ یعنی جیسے تانیث لفظی بالتاء جو تھی اس میں علمیت کی شرط تھی، تانیث معنوی میں بھی علمیت کی شرط، کیونکہ وہ تا لفظوں میں تھی اور یہاں تا مقدر ہے اور جو لفظوں میں ہے وہ ہے قوی اور جو مقدر ہے وہ ہے ضعیف۔ تو جب قوی کے اندر علمیت شرط تھی تو ضعیف کے اندر بھی علمیت شرط ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَالتَّأْنِيثُ الْمَعْنَوِيُّ كَذَلِكَ“، اور تانیث معنوی بھی اسی طرح ہے، ”أَيْ: كَالتَّأْنِيثِ اللَّفْظِيِّ بِالتَّاءِ“، یعنی یہ بھی تانیث لفظی بالتاء کی طرح ہے، بھئی کس چیز میں؟ ”فِي اشْتِرَاطِ الْعَلَمِيَّةِ فِيهِ“، اس میں علمیت کے شرط لگانے میں، کہ اس میں بھی علمیت کی شرط لگائی گئی ہے بھئی۔ بھئی جب اس میں بھی شرط ہے، جب تانیث لفظی بالتاء میں بھی علمیت شرط اور تانیث معنوی میں بھی علمیت شرط ہے تو دونوں کو اکٹھا ذکر کر دیتے۔ تانیث لفظی کو الگ ذکر کیا، تانیث معنوی کو الگ، دونوں کو اکٹھا ذکر کر دیتے جب دونوں کے اندر علمیت شرط ہے؟ کہتے ہیں بھئی دراصل دونوں میں فرق ہے بھئی، تانیث لفظی بالتاء میں علمیت شرط ہے، وہ وجوباً مؤثر ہوگی غیر انصراف کا سبب بننے کے لیے، اور تانیث معنوی میں علمیت شرط ہے وہ وجوباً سبب نہیں بنے گی بلکہ جوازاً بھئی۔ تو دونوں میں فرق ہے اس لیے اس کو الگ ذکر کیا۔ کہتے ہیں: ”إِلَّا أَنَّ بَيْنَهُمَا فَرْقًا“، مگر یہ کہ ان دونوں کے درمیان فرق ہے، ”فَإِنَّهَا فِي التَّأْنِيثِ اللَّفْظِيِّ بِالتَّاءِ شَرْطٌ لِوُجُوبِ مَنْعِ الصَّرْفِ“، اس لیے کیونکہ تانیث لفظی بالتاء جو ہے وہ ”شَرْطٌ لِوُجُوبِ مَنْعِ الصَّرْفِ“، وہ شرط ہے منع صرف کے وجوب کے لیے۔ تانیث لفظی، تانیث لفظی بالتاء میں علمیت شرط ہے ”لِوُجُوبِ مَنْعِ الصَّرْفِ“، منع صرف کے وجوب کے لیے کہ اس کو وجوباً غیر منصرف پڑھیں گے۔ ”وَفِي الْمَعْنَوِيِّ شَرْطٌ لِجَوَازِهِ“، اور معنوی کے اندر علمیت شرط ہے ”لِجَوَازِهِ“، اس کے منع صرف کے جواز کے لیے، ”وَلَا بُدَّ فِي وُجُوبِهِ“، اور ضروری ہے منع صرف کے وجوب میں ”مِنْ شَرْطٍ آخَرَ“، ایک اور شرط کا ہونا بھی، ”كَمَا أَشَارَ إِلَيْهِ بِقَوْلِهِ“، جیسے کہ اس کی طرف اشارہ کیا ماتن نے اپنے اس قول کے ذریعے: ”وَشَرْطُ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ، أَيْ: شَرْطُ وُجُوبِ تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“. بھئی متن میں کیا آیا؟ ”وَشَرْطُ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ“، تحتم کا معنی بیان کر دیا: ”أَيْ: شَرْطُ وُجُوبِ تَأْثِيرِ“، نیز متن میں کیا آیا تھا؟ ”تَأْثِيرِهِ“، ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ وہ بھی بتلا دیا: ”أَيْ: تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“ بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”أَيْ: شَرْطُ وُجُوبِ تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“، تانیث معنوی کی تاثیر کے وجوب کی جو شرط ہے ”فِي مَنْعِ الصَّرْفِ“، غیر منصرف ہونے میں، ”أَحَدُ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ“، تین چیزوں میں سے ایک ہے: ”الزِّيَادَةُ عَلَى الثَّلَاثَةِ“، تین پر زیادہ ہونا، کیا معنی بھئی تین پر زیادہ ہونا؟ کہتے ہیں: ”أَيِ: الزِّيَادَةُ حُرُوفِ الْكَلِمَةِ عَلَى ثَلَاثَةٍ“، یعنی کلمے کے حروف کا تین پر زیادہ ہونا، ”مِثْلُ: زَيْنَبَ“، جیسے کہ زینب ہے، ”أَوْ تَحَرُّكُ الْحَرْفِ الْأَوْسَطِ“، یا درمیان والے حرف کا متحرک ہونا۔ بھئی متن میں تھا ”تَحَرُّكُ الْأَوْسَطِ“، توجہ ہے؟ ”تَحَرُّكُ الْأَوْسَطِ“، اور صاحب جامی نے درمیان میں حرف کا لفظ نکال دیا: ”أَوْ تَحَرُّكُ الْحَرْفِ الْأَوْسَطِ“، بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ اوسط کا موصوف محذوف ہے، ”الْحَرْفُ الْأَوْسَطُ“۔ تو کہتے ہیں: ”أَوْ تَحَرُّكِ الْحَرْفِ الْأَوْسَطِ“، یا درمیان والے حرف کا متحرک ہونا ”مِنْ حُرُوفِهَا الثَّلَاثَةِ“، کس میں سے؟ تین حروف میں سے، ”مِثْلُ: سَقَرَ“، جیسے سقر ہے بھئی، ”أَوِ الْعُجْمَةُ“، یا تیسری شرط یہ ہے کہ عجمہ ہونا چاہیے، ”مِثْلُ: مَاهَ وَجُورَ“، جیسے ماہَ اور جورَ۔ ”وَإِنَّمَا اشْتُرِطَ فِي وُجُوبِ تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ أَحَدُ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ“، یہاں سے وجہ ذکر کر رہے ہیں کہ بھئی تانیث معنوی میں آپ نے ایک اور شرط بھی لگا دی کہ ان تین چیزوں میں سے ایک چیز بھی ہونی چاہیے، اس کی کیا وجہ ہے؟ میں نے تفصیل ذکر کر دی تاکہ کلمے میں ثقل آ جائے، کیا آ جائے؟ ثقل، کیونکہ تانیث معنوی تو معنوی چیز ہے، بھئی علمیت کی وجہ سے تو ثقل آ گیا لیکن تانیث تو ایک معنوی چیز ہے لفظوں میں تو اس کا اثر ہی نہیں ہے، تو اس کی وجہ سے کلمے میں ثقل نہیں آ رہا اور کلمہ ثقیل ہوتا ہے اسی لیے یاد رکھو اس پر کسرہ اور تنوین نہیں پڑھتے۔ یہ جو غیر منصرف ہے اس پر کسرہ اور تنوین کیوں نہیں پڑھتے؟ کیونکہ کلمے میں ثقل آ جاتا ہے۔ کلمہ پہلے ہی ثقیل ہے، اس میں دو فرعیتیں آ چکی ہیں، اس میں دو فرعیتیں آ چکی ہیں دو سبب آ چکے ہیں تو کلمہ پہلے ہی ثقیل ہو چکا ہے، اب کسرہ لاؤ گے؟ کسرہ تو ثقیل ہے بھئی، کسرہ اس لیے نہیں لا سکتے، اور نیز تنوین لاؤ گے؟ تنوین تو نون ساکن کا نام ہے ایک حرف اور بڑھ جائے گا تو اور زیادہ ثقل آ جائے گا۔ تو لہٰذا یہاں تانیث معنوی کے وجوب کے لیے ان تین چیزوں میں سے ایک چیز کی شرط لگائی گئی کس لیے؟ تاکہ کلمے میں ثقل پیدا ہو جائے۔ ”وَإِنَّمَا اشْتُرِطَ“، اور شرط لگائی گئی ہے ”فِي وُجُوبِ تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“، تانیث معنوی کے تاثیر کے واجب ہونے میں، تاثیر معنوی کی تاثیر کے واجب ہونے میں شرط لگائی گئی ہے ”أَحَدُ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ“، تین چیزوں میں سے ایک چیز کی، کیوں؟ ”لِيَخْرُجَ الْكَلِمَةُ بِثِقْلِ أَحَدِ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ“، تاکہ نکل جائے کلمہ ان تین چیزوں میں سے کسی ایک کے ثقل کی وجہ سے ”عَنِ الْخِفَّةِ“، خفت سے، خفیف ہونے سے نکل جائے، آگے خفت کی صفت آ رہی ہے: ”عَنِ الْخِفَّةِ الَّتِي مِنْ شَأْنِهَا أَنْ تُعَارِضَ ثِقْلَ أَحَدِ السَّبَبَيْنِ“۔ بھئی ادھر دیکھیے، ایک لفظ ہے اس میں تانیث معنوی آ گئی اور تانیث معنوی کے ساتھ کیا آ گئی؟ علمیت، توجہ ہے؟ تو علمیت کی وجہ سے تو ثقل آ گیا لیکن تانیث معنوی کی وجہ سے اگر ان تین میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا تو کوئی ثقل آیا؟ جی؟ کوئی ثقل نہیں آیا یعنی ثقل صرف علمیت سے آیا ہے تانیث کی وجہ سے کوئی ثقل نہیں آیا۔ تانیث آنے کے باوجود ابھی بھی کلمے میں خفت ہے، وہ خفیف ہے۔ ایک ثقل آیا ہے ایک طرف ثقل ہے تو دوسری طرف خفت ہے، تو یہ خفت مقابل بن جائے گی اس ثقل کے، یہ خفت مقابل بنے گی اس ثقل کا۔ تو لہٰذا یہ خفت جب اس ثقل کے مقابل بن گئی تو پوری طرح کلمہ ثقیل نہیں ہوا، جب ثقیل نہیں ہوا تو آپ چاہیں تو اس کا اعتبار کریں تانیث معنوی کا اور آپ چاہیں تو اعتبار نہ کریں۔ تو یہ خفت کس کے مقابل ہو جائے گی؟ وہ جو ثقل آ رہا ہے کس کی وجہ سے؟ علمیت کی وجہ سے۔ تو کہتے ہیں: ”لِيَخْرُجَ الْكَلِمَةُ“، تاکہ کلمہ نکل جائے ”بِثِقْلِ أَحَدِ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ“، ان تین امور میں سے کسی ایک کے ثقل کی وجہ سے یہ کلمہ نکل جائے ”عَنِ الْخِفَّةِ الَّتِي مِنْ شَأْنِهَا أَنْ تُعَارِضَ ثِقْلَ أَحَدِ السَّبَبَيْنِ“، وہ خفت جس کی شان یہ ہے جس کی حالت یہ ہے، شان کا کیا معنی؟ وہ خفت جس کی حالت یہ ہے کہ ”أَنْ تُعَارِضَ ثِقْلَ أَحَدِ السَّبَبَيْنِ“، کہ یہ مقابل بن جاتی ہے دو سببوں میں سے کسی ایک کے ثقل کے۔ دو سببوں میں سے ایک کی وجہ سے جو ثقل آ رہا ہے یہ خفت کیا بن جائے گی؟ یہ خفت اس کے مقابل بن جاتی ہے: ”فَتُزَاحِمَ تَأْثِيرَهُ“، تو یہ اس کے مؤثر ہونے میں مزاحم بن جائے گی، مقابل بن جائے گی۔ ثقل کی تاثیر پوری طرح نہیں آئے گی کلمے کے اندر۔ معنی سمجھ میں آ گیا؟ پھر دیکھ لیجیے، کہتے ہیں: ”لِيَخْرُجَ الْكَلِمَةُ بِثِقْلِ أَحَدِ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ عَنِ الْخِفَّةِ الَّتِي مِنْ شَأْنِهَا أَنْ تُعَارِضَ ثِقْلَ أَحَدِ السَّبَبَيْنِ“، تاکہ کلمہ نکل جائے ان تین امور میں سے کسی ایک کے ثقل کی وجہ سے اس خفت سے جس کی شان یہ ہے کہ دو سببوں میں سے ایک کی جو ثقل آ رہا ہے یہ خفت اس کے مقابل بن جائے گی، ”فَتُزَاحِمَ تَأْثِيرَهُ“، تو یہ اس کی تاثیر میں بھی مقابل بن جائے گی، کیا بن جائے گی؟ مقابل بن جائے گی یعنی اس ثقل نہیں آنے دے گی۔ ”وَثِقْلُ الْأَوَّلَيْنِ ظَاهِرٌ“، اچھا ان کی وجہ سے ثقل آتا ہے، کن کی وجہ سے؟ تین حروف سے زائد ہو یا درمیان والا متحرک ہو یا عجمہ ہو۔ بھئی تین سے زائد ہو تو اس کا ثقیل ہونا واضح ہے، درمیان والا حرف متحرک ہو تین میں تو اس کا ثقل بھی ظاہر ہے، یہ عجمہ کی وجہ سے ثقل کیسے آتا ہے یہ ہمیں بات سمجھ میں نہیں آتی، تو آپ کو بتائیں گے کہ بھئی عجمہ کی وجہ سے بھی ثقل اس لیے آتا ہے کہ یہ غیر عربی لفظ ہے اور عرب کے لیے اپنی زبان کے علاوہ باقی زبانوں کا لفظ وہ ثقیل، ہر زبان میں اسی طرح ہے دوسری زبان کا لفظ اس زبان میں ثقیل ہوتا ہے۔ تو کہتے ہیں: ”وَثِقْلُ الْأَوَّلَيْنِ ظَاهِرٌ“، پہلی دو چیزوں کا ثقل تو ظاہر ہے یعنی تین حروف سے زائد ہونا یا درمیان والے حرف کا متحرک ہونا ان کا ثقل تو ظاہر ہے، ”وَكَذَا الْعُجْمَةُ“، اور اسی طرح عجمہ بھی ہے، ”لِأَنَّ لِسَانَ الْعَجَمِيِّ ثَقِيلٌ عَلَى الْعَرَبِيِّ“، اس لیے کیونکہ عجمیوں کی جو زبان ہے وہ ثقیل ہے عربوں پر، ان کے لیے اور عجمی زبان ثقیل ہے۔ ”فَهِنْدٌ يَجُوزُ صَرْفُهُ“، تو ہند جو ہے اس کی صرف جائز ہے، معلوم ہوا صرف بھی جائز اور منع صرف بھی جائز ہے۔ ”نَظَرًا إِلَى انْتِفَاءِ شَرْطِ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“، بھئی صرف جائز ہے نظر کرتے ہوئے ”إِلَى انْتِفَاءِ شَرْطِ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِ التَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“، تانیث معنوی کی تاثیر کے وجوب کی شرط منتفی ہونے کی وجہ سے۔ تاثیر معنوی کے جو وجوب کی شرط ہے وہ منتفی ہے بھئی، بھئی وہ کیا ہے؟ کہتے ہیں: ”أَعْنِي أَحَدَ الْأُمُورِ الثَّلَاثَةِ“، یعنی ان تین چیزوں میں سے ایک، ایک بھی اس کے اندر نہیں پائی جا رہی۔ تو لہٰذا اس کی صرف بھی جائز، ”وَيَجُوزُ عَدَمُ صَرْفِهِ“، اور اس کی عدم صرف بھی جائز ہے، ”نَظَرًا إِلَى وُجُودِ السَّبَبَيْنِ فِيهِ“، اس بات کی طرف نظر کرتے ہوئے کہ دو سبب اس میں پائے جا رہے ہیں۔ ہند میں دو سبب تو بہر حال ہیں بھئی: ایک علمیت ہے، ایک تانیث معنوی، تو لہٰذا غیر منصرف بھی پڑھ سکتے ہو اور چاہے تو منصرف پڑھو کیونکہ وجوب والی شرط منتفی ہے بھئی۔ ”وَزَيْنَبُ وَسَقَرُ عَلَمًا لِطَبَقَةٍ مِنْ طَبَقَاتِ النَّارِ“، طبقہ یہ با پر فتحہ پڑھنا بھئی، ”وَسَقَرُ عَلَمًا“، اور سقر جو ہے اس حال میں کہ یہ علم ہے ”لِطَبَقَةٍ مِنْ طَبَقَاتِ النَّارِ“، جہنم کے طبقوں میں سے ایک طبقے، طبقہ کہتے ہیں درجے کو بھئی، جہنم کے درجات میں سے ایک درجے کا نام ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے بھئی جہنم سے۔ تو سقر یہ علم ہے جہنم کے طبقوں میں سے ایک طبقے کا، ”فَزَيْنَبُ وَسَقَرُ“، تو زینب اور سقر جو ہیں ”وَمَاهُ وَجُورُ عَلَمَيْنِ لِبَلْدَتَيْنِ“، اور ماہ و جور یہ اس حال میں کہ یہ دونوں علم ہیں دو شہروں کے بھئی، لیکن عجمی شہر ہیں عرب نہیں ہیں بھئی، ”مُمْتَنِعٌ“، تو یہ ”مُمْتَنِعٌ صَرْفُهَا“، ان کی صرف ممتنع ہے بھئی، ان کی صرف ممتنع ہے بھئی یعنی ان کو غیر منصرف ہی پڑھا جائے گا۔ بھئی کیا وجہ ہے غیر منصرف پڑھنا ان کا واجب کیوں ہے؟ اب ہر ایک کی وجہ ذکر کریں گے، وجہ مجھے آپ بتا دیجیے: زینب میں کون سے دو سبب ہیں؟ ایک علمیت، دوسرا تانیث معنوی اور ساتھ اس کے وجوب والی شرط بھی پوری ہے، کون سی؟ تین حروف سے زیادہ۔ اور سقر اس کے اندر ایک سبب کیا؟ علمیت، دوسرا تانیث معنوی اور اس کے ساتھ اس کے وجوب کی شرط یعنی درمیان والا حرف متحرک ہو وہ بھی پوری۔ اور ماہ و جور اس میں کیا دو سبب؟ ایک علمیت ہے اور ایک تانیث معنوی، اور اس کے ساتھ اس کے وجوب کی شرط عجمہ بھی ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”أَمَّا زَيْنَبُ فَلِلْعَلَمِيَّةِ وَالتَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيَّةِ“، تو زینب جو ہے تو یہ غیر منصرف ہے علمیت کی وجہ سے ”وَالتَّأْنِيثُ الْمَعْنَوِيُّ“، اور تانیث معنوی کی وجہ سے ”مَعَ شَرْطِ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ“، ساتھ اس تانیث معنوی کی تاثیر کے وجوب کی شرط کے یعنی وہ بھی پائی جا رہی ہے، ”وَهُوَ الزِّيَادَةُ عَلَى الثَّلَاثَةِ“، اور وہ تین پر زیادہ ہونا ہے۔ ”وَأَمَّا سَقَرُ فَلِلْعَلَمِيَّةِ وَالتَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“، اور سقر جو ہے اس کی صرف بھی ممتنع ہے علمیت کی وجہ سے اور تانیث معنوی کی وجہ سے ”مَعَ شَرْطِ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ، وَهُوَ تَحَرُّكُ الْأَوْسَطِ“، اور تانیث معنوی کے ساتھ اس کے تاثیر کے وجوب کی شرط بھی پائی جا رہی ہے اور وہ درمیان والے حرف کا متحرک ہونا ہے۔ ”وَأَمَّا مَاهُ وَجُورُ فَلِلْعَلَمِيَّةِ وَالتَّأْنِيثِ الْمَعْنَوِيِّ“، اور باقی ماہ و جور تو وہ علمیت کی وجہ سے ہے، ”وَالتَّأْنِيثُ الْمَعْنَوِيُّ مَعَ شَرْطِ تَحَتُّمِ تَأْثِيرِهِ“، اور دوسرا سبب تانیث معنوی ہے ساتھ اس کی تاثیر کے وجوب کی شرط کے کہ وہ بھی پائی جا رہی ہے، ”وَهُوَ الْعُجْمَةُ“، اور وہ عجمہ ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ اچھا بھئی یہاں ماہ اور جور کا ذکر آیا تھا بھئی، ماہ اور جور یہ عجمی نام ہیں شہروں کے۔ بھئی میں پہلے بتلا چکا ہوں کہ یہ جو شہروں کے نام ہیں یہ عربی میں عموماً مؤنث استعمال ہوتے ہیں۔ تو ایک سبب ان کے اندر تانیث اور ایک سبب ان کے اندر علمیت، تو یہ غیر منصرف استعمال ہوتے ہیں۔ اور اصل اس کے اندر تلاش اور جستجو ہے، آپ کو کلام عرب میں تلاش اور جستجو کرنا پڑے گی، بعض کو وہ منصرف استعمال کرتے ہیں بعض کو غیر منصرف، زیادہ کو غیر منصرف استعمال کرتے ہیں لیکن بعض کو منصرف بھی استعمال کرتے ہیں۔ تو جب غیر منصرف استعمال کریں تو پھر دو سبب غیر انصراف والے کون کون سے ہیں ہمیشہ یاد رکھنا: ایک تو اس میں تانیث اور ایک علمیت، اور تانیث کس تاویل میں؟ تانیث کیسے ہے؟ کہتے ہیں ”بَلْدَةٌ“ یا ”بُقْعَةٌ“ کی تاویل میں۔ ”بَلْدَةٌ“ یا ”بُقْعَةٌ“، ”بَلْدَةٌ“ کس کو کہتے ہیں؟ شہر، تو دیکھو مثلاً لاہور ہے، ایک تو لاہور علمیت ہے اس میں، دوسرا لاہور ”بَلْدَةٌ“ ہے تو دیکھو ”بَلْدَةٌ“ میں کیا ہے؟ تانیث والی تا، بلدة شہر کو کہتے ہیں، یا ”بُقْعَةٌ“ کی تاویل میں کر لو، با، قاف ہے دو نقطوں والا، عین اور گول تا، ”بُقْعَةٌ“ زمین کے ٹکڑے کو کہتے ہیں تو شہر بھی کیا ہوتا ہے؟ زمین کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے، تو ”بُقْعَةٌ“ یا ”بَلْدَةٌ“ کی تاویل کے ساتھ تانیث کا اعتبار کرتے ہیں۔ اور کبھی کبھی آپ کو ایسے شہروں کے نام ملیں گے جن کو عرب مذکر ہی استعمال کرتے ہیں، تو ایک تو علمیت ہے دوسرا اب وہاں اس کو ”بَلْدَةٌ“ یا ”بُقْعَةٌ“ کی تاویل میں نہیں لیں گے ورنہ تو دو سبب آ جائیں گے، بلکہ اس کو ”مَكَانٌ“ أَوْ ”مَوْضِعٌ“، دیکھو مکان کا معنی بھی جگہ، ”مَوْضِعٌ“، میم، واؤ، ضاد اور عین، موضع کا معنی بھی جگہ، تو اب دیکھو صرف ایک سبب ہے۔ اسی طرح قبیلوں کے نام بھی یاد رکھیں، اس میں بھی اصل تتبع ہے، آپ کو دیکھنا پڑے گا عرب کس کو غیر منصرف استعمال کرتے ہیں اور کس کو منصرف۔ اگر قبیلے کا نام آپ کو غیر منصرف ملے تو سمجھ جائیں کہ ایک سبب ہے علمیت اور ایک سبب ہے تانیث، اور تانیث کس اعتبار سے؟ ”أُمٌّ“ کی تاویل میں، کس تاویل میں؟ ”أُمٌّ“، ماں، ماں کو کہتے ہیں بھئی، تو ”أُمٌّ“ مؤنث ہے تانیث آ گئی اور علمیت بھی ہے۔ اور بعض قبیلوں کے نام مذکر آتے ہیں تو وہاں پر ایک علمیت ہے اور دوسرا پھر ”أَبٌ“ کی تاویل میں، ”أَبٌ“ یعنی باپ ہے، یہ قبیلوں کے نام اوپر باپ یا ماں کی طرف نسبت ہوتی ہے زیادہ تر باپ کی طرف۔ کوئی دیکھو بنو تمیم آیا تھا، یہ تمیم کوئی اوپر باپ دادا گزرا تھا جس کا نام تمیم تھا اور بڑا مشہور آدمی تھا، تو اس کے آگے جتنی اولاد چلی اس کو بنو تمیم کہتے ہیں، تمیم کے بیٹے، تمیم کی اولاد بھئی۔ اسی طرح کبھی مؤنث کوئی ماں ہے وہ مشہور تھی اور اس کی طرف پھر نسبت کر دی جاتی ہے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔ چلیے بس بھئی، ”هَذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“.
216 approved lectures · 63 of 216