آگے دیکھیے سبق بھئی:
”اَلْوَصْفُ: وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا، سَوَاءٌ كَانَتْ هَذِهِ الدَّلَالَةُ بِحَسَبِ الْوَضْعِ؛ مِثْلُ: أَحْمَرَ؛ فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ لِذَاتٍ مَّا أُخِذَتْ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا الَّتِي هِيَ الْحُمْرَةُ“.
بھئی، اسبابِ منعِ صرف چل رہے ہیں اور صاحبِ کافیہ نے آپ کو بتلایا کہ اسبابِ منعِ صرف نو ہیں، اور ان میں سے دو سبب کسی کلمے کے اندر آ جائیں گے تو وہ کلمہ غیر منصرف بن جائے گا، یا کوئی ایک ان میں سے جو دو کے قائم مقام ہو وہ جب کلمے میں آ جائے گا تو وہ کلمہ غیر منصرف بن جائے گا بھئی۔ اور وہ اسباب جو دو کے قائم مقام ہیں وہ دو ہیں بھئی: ایک ہے جمع اور تانیث کے دو الف بھئی۔ جمع یعنی منتہی الجموع کا جو صیغہ ہے، یہ بھی دو سببوں کے قائم مقام، اور اسی طرح، اسی طرح یہ جو تانیث کے دو الف ہیں، ایک الفِ مقصورہ اور ایک الفِ ممدودہ، تو یہ جو ہیں یہ بھی دو سببوں کے قائم مقام ہیں۔ جب تانیث کا الف کسی کلمے میں آ جائے تو پھر کوئی دوسرا سبب دیکھنے کی ضرورت نہیں، یہی دو سببوں کے قائم مقام ہے۔
اور پھر گزشتہ سبق میں ہم عدل کے بارے میں پڑھ رہے تھے کہ عدل جو ہے، ایک اسم کا نکلنا اپنے صیغۂ اصلیہ سے بھئی، صیغۂ اصلیہ سے۔ اور پھر یہ دو قسم پر ہے: تحقیقا او تقدیرا بھئی۔ تحقیقا وہ عدل جس کے اندر اس کی اصل محقق ہو یعنی اصل پر کوئی دلیل موجود ہو، اور تقدیرا وہ ہے کہ جس کے اندر جو اصل ہے وہ محقق نہیں بلکہ فرض کر لی گئی ہے، اس پر غیر انصراف کے علاوہ اور کوئی دلیل موجود نہیں۔
اور گزشتہ سبق میں ہم نے پڑھا تھا کہ جموعِ شاذہ کا اشکال عدل پر نہیں ہو سکتا۔ اس لیے کیونکہ جموعِ شاذہ جو ہیں جیسے ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“، یہ جمع ہیں ”قَوْسٌ“ اور ”نَابٌ“ کی، اور ان کو ابتداءً ہی خلافِ قیاس جو ہے ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ جمع بنا لیا گیا۔ ایسا نہیں ہوا کہ پہلے ان کی جمع ضابطے کے مطابق ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ بنائی گئی ہو اور پھر ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ بنایا گیا ہو۔ اس لیے کیونکہ اگر پہلے ضابطے کے مطابق ان کی جمع بنائی جاتی، پھر تو ان کو شاذ کہنے کی کوئی وجہ ہی نہیں تھی بھئی، کیونکہ ان کی جمع ضابطے کے مطابق تھی۔
توجہ ہے؟ بھئی دیکھیے پھر سنو، ”جُمَعُ“ جو ہیں اس کو کوئی بھی شاذ نہیں کہتا۔ نحوی حضرات فرماتے ہیں کہ یہاں ”جُمَعُ“ جو ہے یہ جمع ہے ”جَمْعَاءُ“ کی، لیکن پہلے یہ جمع قاعدے کے مطابق بنائی گئی یعنی ”جُمْعٌ“ یا ”جَمَاعَى“ یا ”جَمْعَاوَاتٌ“ بنائی گئی، اور پھر اس سے پھیر کر کیا بنا لیا گیا؟ ”جُمَعُ“ بنا لیا گیا، تو اس کو کوئی بھی شاذ نہیں کہتا۔ تو یہ جو جموعِ شاذہ ہیں اگر ان میں بھی یہ مان لیا جائے کہ پہلے ان کی جمع ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ بنائی گئی، پھر اس سے پھیر کر ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ بنایا گیا، تو پھر تو ان کو بھی شاذ نہیں کہنا چاہیے، معلوم ہوا ان کو ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ سے نہیں پھیرا گیا بلکہ براہِ راست ابتداءً ہی کیا جمع بنا لی گئی؟ ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ بنا لی گئی۔
اور پھر آپ یہ بھی نہیں کہہ سکتے، کسی کے ذہن میں آئے گا کہ نہیں بھئی، ہو سکتا ہے بنی تو یہ ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ سے ہی ہیں لیکن ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ سے جب اس میں عدل کیا گیا تو ہو سکتا ہے عدل کے کسی ضابطے کی خلاف ورزی ہو گئی ہو، اس وجہ سے ان کو شاذ کہہ دیا گیا ہو۔ ”جُمَعُ“ جو ہے اس میں بھی عدل، اور ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ میں بھی فرض کرو کیا ہے؟ عدل ہے، لیکن وہ تھا ضابطے کے مطابق، وہ عدل کے ضابطے کے مطابق ”جُمَعُ“ بنا، اس لیے اس کو شاذ نہیں کہا گیا، لیکن ہو سکتا ہے یہ ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ اس میں عدل کے ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی ہو، اس لیے ان کو جموعِ شاذہ کہا گیا ہو، تو اس کا بھی بتلایا کہ نہیں بھئی، کوئی ضابطہ بھی نہیں ہے۔ کوئی ضابطہ بھی نہیں ہے عدل کا کہ جس کے خلاف ہونے کی وجہ سے ان کو شاذ کہا گیا ہو، تو لہٰذا معلوم ہوا کہ ان کی جمع اولاً پہلے ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ نہیں بنائی گئی بلکہ براہِ راست ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ بنائی گئی۔ اگر آپ یہ تسلیم نہیں کرتے تو پھر ان کو جموعِ شاذہ کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کی کوئی وجہ ہی نہیں بنتی بھئی۔ اگر پہلے ”أَقْوَاسٌ“ اور ”أَنْيَابٌ“ بنایا گیا ہو اور پھر ”أَقْوُسٌ“ اور ”أَنْيُبٌ“ بنایا گیا ہو، پھر تو اس کو شاذ کہنا بنتا ہی نہیں ہے، ان کو شاذ کہنا ہی نہیں چاہیے بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اس کے بعد ”تَقْدِيرًا“ کا لفظ آیا تھا۔ میں نے بتلایا تھا کہ یہ ”تَقْدِيرًا“ یہ بھی مفعولِ مطلق ہے باعتبارِ موصوفِ محذوف کے، ”أَيْ: خُرُوجًا تَقْدِيرًا“، اور پھر یہ ”تَقْدِيرًا“ جو ہے اس کا حمل ہو رہا ہے خروج ذات پر، لہٰذا یہ مقدر کے معنی میں، اسمِ مفعول کے معنی میں لے لیں گے: ”أَيْ: خُرُوجًا مُقَدَّرًا“، اور پھر اس کو صفت بحالہٖ نہیں بنائیں گے بلکہ صفت بحالِ متعلقہٖ بنائیں گے: ”أَيْ: خُرُوجًا مُحَقَّقًا أَصْلُهُ“. وہ خروج نہیں محقق بلکہ اس خروج کی اصل جو ہے وہ محقق ہے بھئی۔
اور پھر میں نے آپ کو یہ بھی بتلایا تھا کہ یہاں ایک اشکال ہوتا ہے ”تَحْقِيقًا“ اور ”تَقْدِيرًا“ پر، کہ خروج یہ صاحبِ جامی کے نزدیک مقدر ہے، تو اس کی تقسیم کر دی کس کی طرف؟ ”تَحْقِيقًا“ اور ”تَقْدِيرًا“ کی طرف۔ بھئی، خروج خود تقدیراً ہے، تو پھر اس کی تقسیم تحقیقا کی طرف کیسے کی جا سکتی ہے؟ تو یہ تو ”تَقْسِيمُ الشَّيْءِ إِلَى نَفْسِهِ وَإِلَى غَيْرِهِ“ لازم آیا بھئی۔ خروج تقدیراً ہے، تو پھر اس کی قسم تحقیقا کیسے بن سکتی ہے؟ تو اس میں کیا خرابی لازم آئی؟ ”تَقْسِيمُ الشَّيْءِ إِلَى نَفْسِهِ وَإِلَى غَيْرِهِ“ لازم آئی، تو اس کا بھی جواب ہو گیا بھئی کہ یہ خروج جو ہے وہ تحقیقی اور تقریری نہیں ہے بلکہ اس کی اصل جو ہے وہ تحقیقی اور تقدیری ہو گی، خروج تو ہر حال میں تقدیری ہی ہے بھئی۔
اس کے بعد ”عُمَرُ“ کے بارے میں بتلایا تھا کہ ”عُمَرُ“ اور ”زُفَرُ“ جو ہیں ان کو عرب غیر منصرف پڑھتے ہیں، اور ان میں علمیت کے علاوہ اور کوئی سبب ہمیں نہ ملا تو ہم نے اس میں عدل کا اعتبار کر لیا، اور ان کی اصل پر بھی کوئی دلیل موجود نہیں تھی، تو عدل کے لیے اصل تو ضرور چاہیے، تو اس اصل کو بھی فرض کر لیا گیا۔ تو یہ ان کی اصل ”عَامِرٌ“ اور ”زَافِرٌ“ ہے۔
اس کے بعد پھر بابِ قطام کے بارے میں آپ نے پڑھا، بابِ قطام سے کیا مراد ہے؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا بھئی کہ بابِ قطام سے مراد وہ فعالِ وزن ہے جو علم ہو، اور علم بھی مؤنث ذات کے لیے ہو اور آخر میں اس کے را بھی نہ ہو بھئی۔ تو یہ جو اس طرح کے لفظ ہیں جو علم ہیں اعیانِ مؤنثہ کے لیے اور آخر میں را نہیں ہے، تو ان کو بنو تمیم والے غیر منصرف پڑھتے ہیں، غیر منصرف پڑھتے ہیں۔
تو یہ جو بابِ قطام ہے، اس کے اندر بھی عدل کا اعتبار کیا گیا اور یہ عدلِ تقدیری کی قسم ہے یعنی اس کی اصل جو ہے ”قَاطِمَةٌ“ فرض کر لی گئی۔ کیا فرض کر لی گئی؟ ”قَاطِمَةٌ“ اس کی اصل فرض کر لی گئی۔ ہمارے پاس اس کے اصل ہونے پر کوئی دلیل موجود نہیں، اور اس میں عدل کو کیوں فرض کیا گیا؟ اس کی نظیروں پر حمل کرنے کے لیے۔ دراصل ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“، یہ نام جو ہیں، یہ نام ہیں مؤنث ذات کے اور ان کے آخر میں را ہے۔ بنو تمیم والوں کے نزدیک یہ مبنی ہیں بھئی۔ علمائے نحو نے ان میں غور کیا تو صرف دو سبب ملے: ایک علمیت اور ایک تانیث۔ علمیت اور تانیث دو سبب ہیں، ان کی وجہ سے تو کوئی لفظ مبنی نہیں بنتا، اس کی وجہ سے تو لفظ غیر منصرف بنتا ہے، معلوم ہوا اس میں کوئی اور سبب بھی ہونا چاہیے تاکہ غیر انصراف سے بڑھ کر اگلا درجہ مبنی والا حاصل ہو جائے۔ تو بنو تمیم اس کو کیا پڑھتے ہیں؟ مبنی۔ تو لہٰذا اب مجبورا نحویوں نے اس میں عدل کا بھی اعتبار کر لیا کہ ان میں عدل بھی ہے، اور جب ان کے اندر عدل کا اعتبار کیا تو بابِ قطام کے اندر بھی عدل کا اعتبار کر لیا۔
اور میں نے بتلایا تھا کہ یہ فعالِ وزن جو ہے چار چیزوں میں آتا ہے بھئی، پورے کلامِ عرب میں یہ چار چیزوں میں فعالِ وزن آتا ہے: یا تو یہ کبھی آئے گا اسمِ فعل کے اندر، جیسے ”نَزَالِ“ بمعنی ”اِنْزِلْ“؛ اور یا کبھی یہ آئے گا علمِ مصدر کے طور پر، جیسے ”فَجَارِ“ بمعنی ”اَلْفُجُورُ“ کے؛ یا یہ آئے گا وصف کے طور پر، جیسے ”يَا فَسَاقِ“ بمعنی ”فَاسِقَةٌ“؛ اور کبھی یہ علم ہو گا اعیانِ مؤنثہ کے لیے۔ پھر یہ جو علم ہے اعیانِ مؤنثہ کے لیے، یہ پھر دو حال ہیں اس کے اندر: کبھی اس کے آخر میں را آئے گی اور کبھی اس کے آخر میں را نہیں آئے گی بھئی۔
پھر دہرائیے بھئی، یہ وزن کتنی چیزوں میں آتا ہے؟ چار چیزوں میں: یا تو یہ آئے گا کس میں؟ اسمِ فعل کے اندر، جیسے ”نَزَالِ“ بمعنی ”اِنْزِلْ“؛ یا یہ آئے گا علمِ مصدر کے طور پر، جیسے ”فَجَارِ“ بمعنی ”اَلْفُجُورُ“؛ یا یہ آئے گا وصف کے طور پر، جیسے ”فَسَاقِ“ بمعنی ”فَاسِقَةٌ“؛ اور یا یہ علم ہو گا اعیانِ مؤنثہ کے لیے۔ اور پھر یہ جو علم ہے اعیانِ مؤنثہ کے لیے، اس میں دو صورتیں ہیں: کبھی اس کے آخر میں را ہو گی، کبھی آخر میں را نہیں ہو گی۔ کبھی آخر میں را ہو گی جیسے ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“، اور کبھی را نہیں ہو گی جیسے ”قَطَامِ“۔ گویا کل پانچ قسمیں ہو گئیں، پانچ قسمیں ہو گئیں۔
اہلِ حجاز ان پانچوں کو مبنی پڑھتے ہیں۔ اہلِ حجاز ان پانچوں کو مبنی پڑھتے ہیں، تو پھر تو یہ ہماری بحث سے ہی خارج ہیں: ”نَزَالِ“ یہ بھی مبنی علی الکسر، ”فَجَارِ“ یہ بھی مبنی علی الکسر، ”فَسَاقِ“ یہ بھی مبنی علی الکسر، ”قَطَامِ“ یہ بھی مبنی علی الکسر، اہل حجاز والے ”قَطَامِ“ کو بھی مبنی علی الکسر مبنی پڑھتے ہیں، اور ”حَذَارِ“ بھی مبنی علی الکسر۔ تو اہل حجاز تو ان پانچوں کو مبنی علی الکسرہ پڑھتے ہیں، تو ان کے نزدیک تو یہ ہماری بحث سے ہی خارج کیونکہ ہم تو معرب کی بحث پڑھ رہے ہیں اور معرب کے اندر غیر منصرف کا باب چل رہا ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔
البتہ بنو تمیم والے ان پانچ میں سے صرف یہ جو بابُ قطام ہے کہ جو علم ہے اور علم بھی کس کے لیے؟ اعیانِ مؤنث کے لیے، اور جس کے آخر میں را نہ آتی ہو، اس کو وہ غیر منصرف پڑھتے ہیں۔ باقی چاروں کو وہ بھی مبنی پڑھتے ہیں: ”نَزَالِ“ اسمِ فعل ہے اس کو بھی مبنی پڑھتے ہیں، علمِ مصدر ہے ”فَجَارِ“ اس کو بھی مبنی پڑھتے ہیں، وصف ہے ”يَا فَسَاقِ“ اس کو بھی مبنی پڑھتے ہیں، اور اسی طرح ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“ جو علم ہے اعیانِ مؤنثہ کا اور آخر میں را ہے اس کو بھی یہ مبنی پڑھتے ہیں۔ صرف یہ ”قَطَامِ“ جو ہے یہ باب جو ہے یعنی جو علم بھی ہے اعیانِ مؤنثہ کے لیے اور آخر میں را نہیں ہے، اس کو بنو تمیم والے غیر منصرف پڑھتے ہیں، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو اب صرف یہ ایک رہ گیا غیر منصرف، اسی لیے صاحبِ کافیہ نے فرمایا: ”وَبَابُ قَطَامِ فِي تَمِيمٍ“، کہ قطام کا جو باب ہے بنو تمیم کی لغت کے اندر بھئی۔
تو اہل حجاز ساروں کو پڑھتے ہیں مبنی، اور بنو تمیم وہ بھی ساروں کو مبنی پڑھتے ہیں سوائے کس کے؟ بابُ قطام کے۔ اور بابُ قطام کے اندر جو ہے عدلِ تقدیری ہے۔ اس کے اندر عدلِ تقدیری کیوں ہے؟ وجہ یہ کہ یہ محمول ہے اپنی نظیروں پر۔ اس کی نظیریں کیا ہیں؟ ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“۔ جیسے وہ فعالِ وزن پر ہیں یہ قطام بھی فعالِ وزن پر، جیسے وہ علم اعیانِ مؤنثہ کے لیے ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“ اسی طرح قطام بھی علم ہے اعیانِ مؤنثہ کے لیے۔ تو جب نحوی حضرات نے ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“ کے اندر عدل کا اعتبار کیا تو پھر انہوں نے قطام کے اندر بھی عدل کا اعتبار کیا اپنی نظیروں پر محمول کرتے ہوئے۔ بات سمجھ میں آئی؟ کہ جب عدل کا اعتبار کیا ہے اس فعالی میں جو علم ہے اعیانِ مؤنثہ کے لیے، تو پھر ساروں کے اندر عدل کا اعتبار کر لیا، چاہے وہ ذوات الراء ہوں چاہے ذوات الراء نہ ہوں بھئی۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو حاصل یہ ہوا کہ قطام کے اندر جو عدل کا اعتبار کیا نحوی حضرات نے، وہ اس کو غیر منصرف بنانے کے لیے نہیں ہے، غیر انصراف کے دو سبب تو اس میں پہلے سے ہی موجود تھے: اس میں علمیت بھی ہے اور نیز یہ مؤنث ذات کا نام ہے تو تانیثِ معنوی بھی اس کے اندر موجود ہے۔ اس میں عدل کا اعتبار صرف کس لیے کرنا پڑا؟ اپنی نظیروں پر محمول کرنے کے لیے، کہ اس کی نظیریں جو ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“ تھیں ان کے اندر عدل کو فرض کیا تو اس کے اندر بھی عدل کو فرض کر لیا۔ تو یہاں پر قطام میں جو عدل کو فرض کیا گیا وہ اس کو غیر منصرف بنانے کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف اپنی نظیروں پر محمول کرنے کے لیے ہے۔ چنانچہ اسی لیے بعض شارحین بعض علماء فرماتے ہیں کہ صاحبِ کافیہ نے یہاں پر جو بابِ قطام کو ذکر کیا یہ اپنے محل میں نہیں ہے، اس کو یہاں ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا، اس لیے کیونکہ یہاں پر وہ عدل ذکر ہو رہا ہے جو غیر انصراف کا سبب بنتا ہے، اور قطام کے اندر جو عدل فرض کیا گیا ہے وہ غیر انصراف کا سبب نہیں بن رہا، قطام تو پہلے سے ہی غیر منصرف ہے، دو سبب تو اس میں پہلے سے ہی موجود ہیں، لہٰذا صاحبِ کافیہ کو یہاں بابِ قطام کو ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
تو یہ اکثر بنو تمیم کا مذہب ہے کہ وہ ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“ جو ہے اس کو مبنی پڑھتے ہیں، اگرچہ ان میں سے تھوڑے سے بنو تمیم والے ایسے بھی ہیں جو ”حَذَارِ“ اور ”ظَعَانِ“ کو غیر منصرف پڑھتے ہیں مبنی نہیں پڑھتے۔ جب وہ اس کو غیر منصرف پڑھتے ہیں تو اس میں تیسرے سبب کا کوئی اعتبار کرنے کی ضرورت ہی نہیں یعنی عدل کا اعتبار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ عدل کا اعتبار تو کیوں کیا تھا نحویوں نے؟ اس کو مبنی بنانے کی وجہ بیان کرنے کے لیے، کہ یہ مبنی کیوں ہے، دو سببوں سے تو لفظ مبنی نہیں بنتا، ایک علمیت ہے ایک تانیث ہے، تو جب بعض بنو تمیم والے اس کو مبنی پڑھتے ہی نہیں غیر منصرف پڑھتے ہیں اور دو سبب تو اس کے اندر موجود ہیں ایک علمیت اور ایک تانیث، تو اب عدل کا اعتبار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، اور جب اس میں عدل کا اعتبار نہیں کیا تو بابُ قطام کے اندر بھی عدل کا اعتبار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، وہ بھی غیر منصرف ہے اور اس میں دو سبب موجود ہیں: علمیت اور تانیث۔
پھر اس کے بعد میں نے یہ بھی بتلایا تھا کہ عدل کے چھ اوزان ہیں بھئی: مَفْعَلُ، فُعَالُ، فَعَالِ، فِعَلُ، فَعَلُ اور فُعَلُ بھئی، یہ چھ وزن ہیں۔ اور ان میں سے ایک وزن بھی فعل والا نہیں، تو معلوم ہوا کہ کبھی بھی عدل اور وزنِ فعل اکٹھے نہیں ہو سکتے، کیونکہ فعل کے اوزان الگ اور عدل کے اوزان الگ ہیں، ایک وقت میں ایک ہی وزن آ سکتا ہے دونوں وزن نہیں ہو سکتے بھئی۔ تو عدل کے اوزان چھ ہیں بھئی: مَفْعَلُ، فُعَالُ، فَعَالِ، فِعَلُ، فَعَلُ اور فُعَلُ۔ اور ان اوزان میں سے کوئی بھی وزنِ فعل نہیں ہے سوائے ایک وزن کے، اور وہ فَعَلَ وزن ہے بھئی، جیسے فَعَلَ جیسے ”ضَرَبَ“، لیکن یہ جو فَعَلَ وزن ہے یہ والا وزنِ فعل غیر انصراف کا سبب نہیں بنتا، تو لہٰذا وزنِ فعل اور عدل کبھی بھی ایک اسم کے اندر جمع ہو کر غیر انصراف کا سبب نہیں بنیں گے۔
تو عدل جو ہے وزنِ فعل کے ساتھ تو جمع نہیں ہو سکتا، البتہ وصفیت اور علمیت، تانیث وغیرہ کے ساتھ یہ جمع ہو جاتا ہے جیسے کہ مثالیں گزر گئیں۔ دیکھو ”عُمَرُ“ میں عدل جمع ہے علمیت کے ساتھ، ”جُمَعُ“ میں عدل جمع ہے وصفیت کے ساتھ، اور اسی طرح قطام کے اندر عدل جمع ہے، قطام کے اندر عدل جمع ہے علمیت اور تانیث دونوں کے ساتھ بھئی، بات سمجھ میں آ گئی۔
اب آئیے آج کے سبق پر بھئی:
”اَلْوَصْفُ: وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“.
جی، پہلے متن متن دیکھ لیجیے۔ صاحبِ کافیہ فرماتے ہیں: ”اَلْوَصْفُ شَرْطُهُ أَنْ يَّكُونَ فِي الْأَصْلِ“، کہ وصف جو ہے یہ سبب بنتا ہے غیر انصراف کا، لیکن اس کے سبب بننے کے لیے شرط یہ ہے ”أَنْ يَّكُونَ فِي الْأَصْلِ“ کہ یہ اصل میں، کہ یہ اصل میں یعنی وضع کے اعتبار سے وصف ہونا چاہیے۔ توجہ ہے؟ وصف جو ہے وہ سبب بنے گا کس کا؟ غیر انصراف کا، لیکن ”وَشَرْطُهُ أَنْ يَّكُونَ فِي الْأَصْلِ“ اس کے غیر انصراف کا سبب بننے کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ وصف اصلِ وضع میں وصف ہونا چاہیے۔ اصلِ وضع میں وصف ہونا چاہیے یعنی جس وقت اس لفظ کو، اس کلمے کو وضع کیا گیا تھا تو بطورِ وصف ہی کے وضع کیا گیا تھا۔ بعض اوقات ایک کلمہ وصف نہیں ہوتا لیکن بعد میں استعمال کے اندر وہ کبھی بطورِ وصف کے استعمال کر لیا جاتا ہے، جیسے آپ کو بتلائیں گے کہ ”أَرْبَعٌ“ کا لفظ ایک معین عدد کے لیے وضع ہے یعنی چار کا عدد، چار، اور یہ ”أَرْبَعٌ“ اصلِ وضع میں تو وصف نہیں لیکن کبھی کبھار اس کو وصف کے طور پر بھی استعمال کر لیا جاتا ہے جیسے ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“، میں چار عورتوں کے پاس سے گزرا۔ تو یہاں دیکھو یہ ”أَرْبَعٍ“ صفت ہے ”نِسْوَةٍ“ کی، تو یہ ”أَرْبَعٍ“ جو ہے اصلِ وضع میں وصف نہیں ہے، البتہ کبھی کبھار اس کو وصف کے طور پر استعمال کر لیا جاتا ہے جیسے یہاں پر ”نِسْوَةٍ“ ہے موصوف اور ”أَرْبَعٍ“ ہے اس کی صفت۔ معلوم ہوا وہ عورتیں چار ہونے کے ساتھ موصوف ہو رہی ہیں، ان میں چار والا وصف موجود ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہے؟ چار ہے بھئی۔ تو دیکھو اب یہ جو ”أَرْبَعٍ“ ہے یہ اس کے اندر وصفیت آ گئی لیکن یہ وصفیت اصلی نہیں ہے بلکہ عارضی ہے بھئی، عارضی ہے بھئی، استعمال کے اندر آئی ہے، لہٰذا اس وصفیت کا کوئی اعتبار نہیں، لہٰذا ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“ یہ دیکھو ”أَرْبَعٍ“ کو میں منصرف پڑھ رہا ہوں، منصرف پڑھ رہا ہوں۔ حالانکہ اگر دیکھا جائے تو اس کے اندر دو سبب موجود ہیں: ایک وصفیت ہے، اس وقت یہ وصف ہے، اور دوسرا وزنِ فعل ہے، ”أَرْبَعُ“ بروزنِ ”أَكْرَمُ“ ہے بھئی، تو وزنِ فعل بھی ہے اور وصفیت بھی ہے، لیکن یہ وصفیت مؤثر نہیں، یہ غیر انصراف کا سبب نہیں بنتی کیونکہ غیر انصراف کے لیے وہ وصف سبب بنے گا جو اصلِ وضع کے اعتبار سے ہو۔
اور پھر جب اصلِ وضع کے اعتبار سے ایک وصف ہو تو بعد میں غلبۂ اسمیّت کی وجہ سے اگر اس سے وصفیت ختم بھی ہو جائے پھر بھی کوئی نقصان نہیں، وہ پھر بھی مؤثر رہے گا، وہ پھر بھی مؤثر رہے گا، جیسے آپ کو آگے بتائیں گے جیسے ”أَسْوَدُ“۔ ”أَسْوَدُ“ ایک کالے رنگ کا سانپ ہے اس کو عربی میں اسود کہتے ہیں۔ ویسے تو اسود کا معنی ہے کالی چیز، کوئی بھی چیز کالی ہو اس کو اسود کہا جا سکتا ہے۔ مثلاً قلم کالے رنگ کا ہے تو ہم کہیں گے یہ اسود ہے، کتاب کالے رنگ کی ہے تو ہم کہیں گے یہ اسود ہے، وہ سانپ بھی کالے رنگ کا، تو اسود کا لفظ اصلِ وضع میں وصف ہے، اصلِ وضع میں وصف ہے۔ پھر بعد میں یہ ایک کالے رنگ کے سانپ کے ساتھ یہ نام خاص ہو گیا۔ اب باقی چیزوں پر بھی بولا جاتا ہے لیکن باقی چیزوں کے لیے کوئی قرینہ چاہیے، مثلاً قلم پڑا ہے میں نے ہاتھ سے اشارہ کر کے کہا: ”هَذَا أَسْوَدُ“، اب آپ سمجھ گئے اسود سے کیا مراد ہے، یہ والا کالا قلم مراد ہے، یا میں آپ سے کہتا ہوں: ”هَذَا كِتَابٌ أَسْوَدُ“، دیکھو اب یہاں کتاب کے بعد اسود کا لفظ آیا، اسود اس کی صفت ہے، معلوم ہوا اسود سے کیا مراد ہے؟ کتاب۔ تو باقی چیزوں کے ساتھ بھی اسود ابھی بھی استعمال ہوتا ہے لیکن ان کے لیے کوئی قرینہ چاہیے ہوتا ہے، جیسے یہاں لفظِ کتاب آ گیا یا جیسے میں نے قلم کی طرف اشارہ کر دیا۔ اگر بغیر قرینے کے اسود بولا جائے تو پھر اس سے وہ سانپ مراد ہوتا ہے۔ مثلاً عرب کسی دوسرے کو بتلاتا ہے: ”رَأَيْتُ أَسْوَدَ“، اب دیکھو یہاں کوئی لفظ وغیرہ نہیں جس سے پتہ چلے اسود سے کیا مراد ہے، کوئی قرینہ نہیں ہے، جب کوئی قرینہ نہ ہو تو کیا مراد ہو گا؟ وہ سانپ مراد ہو گا۔ توجہ ہے؟ تو اس کالے رنگ کے سانپ کا نام ہی اسود پڑ گیا بھئی۔
تو اب دیکھو اس پر اسمیت غالب آ گئی، اسمیت غالب آ گئی یعنی غلبۂ اسمیت کی وجہ سے یہ نام بن گیا۔ غلبۂ اسمیت پہلے بھی بیان ہو چکا ہے کہ لفظ کا اپنے بعض افراد کے ساتھ خاص ہو جانا یہ ہے غلبۂ اسمیت۔ لفظ کا اپنے بعض افراد کے ساتھ خاص ہو جانا یہ ہے غلبۂ اسمیت۔ مثلاً اسود، اسود تو ہر کالی چیز کو کہتے تھے، ہر کالی چیز کے لیے وضع تھا، انہی کالی چیزوں میں سے ایک فرد کیا تھا؟ کالا سانپ بھی تھا، تو اس کے ساتھ یہ کثرتِ استعمال یعنی اس کے بارے میں یہ اتنا زیادہ استعمال ہوا کہ آہستہ آہستہ اس سانپ کا نام ہی اسود پڑ گیا بھئی۔ اب جب اسود بغیر قرینے کے بولا جائے تو کیا مراد ہوتا ہے؟ وہ کالا سانپ۔ تو اسود اور چیزوں میں بھی استعمال ہوتا ہے لیکن ان کے لیے قرینہ چاہیے، جبکہ سانپ کے لیے استعمال کرنا ہو تو پھر کسی قرینے کی ضرورت نہیں، آپ جیسے ہی اسود کہیں گے ذہن میں فوراً وہ کالا سانپ آ جائے گا۔ اس کو کیا کہتے ہیں؟ غلبۂ اسمیت۔ تو اب دیکھو یہ اس کے لیے اسم بن گیا، اب اس میں وصف والا معنی نہیں۔ یہ اس کا نام بن گیا ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ اس کو کہتے ہیں غلبۂ اسمیت، پہلے وصف تھا اب یہ اپنے بعض افراد کے لیے اسم بن گیا ہے، غلبۂ اسمیت۔ دیکھو اسم ہونا اس پر غالب ہو گیا، اب وصف ہونا اس میں نہیں ہے۔
تو یہ اس کالے سانپ کے لیے نام بن گیا بھئی، تو جب نام بن گیا وصفیت ختم ہو گئی، وصفیت ختم ہو گئی لیکن اصلِ وضع میں یہ وصف تھا لہٰذا وہ جو وصفیت اصلِ وضع کے اعتبار سے تھی ابھی بھی مؤثر ہے۔ لہٰذا سانپ نظر آیا آپ یہ نہیں کہیں گے: ”هَذَا أَسْوَدٌ“، نہیں، تنوین نہیں لائیں گے، یہ غیر منصرف ہے، دو سبب اس میں کون کون سے ہیں؟ ایک تو وزنِ فعل ہے، ”أَسْوَدُ“ بروزنِ ”أَكْرَمُ“ ہے، اور دوسرا وصفیتِ اصلیہ ہے، فی الحال وصفیت نہیں ہے لیکن اصل میں کیا تھا اس میں؟ اصل میں یہ وصف تھا، تو یہ وصفیت جو اصل میں تھی وہ ابھی بھی معتبر ہے۔
تو لہٰذا معلوم ہوا کہ وصف جو ہے وہ غیر انصراف کا سبب بنتا ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ وہ اصلِ وضع میں وصف ہونا چاہیے۔ جب اصلِ وضع میں وصف ہو تو پھر غلبۂ اسمیت اس کو نقصان نہیں دیتا، غلبۂ اسمیت کی وجہ سے اس کا اس کا غیر انصراف کا سبب ہونا ختم نہیں ہوتا۔ غلبۂ اسمیت آ جائے پھر بھی اس کا کوئی نقصان نہیں، یہ پھر بھی سبب بنے گا کس کے لیے؟ غیر انصراف کے لیے۔
دیکھیے بھئی، متن متن ذرا۔ کہتے ہیں: ”اَلْوَصْفُ شَرْطُهُ أَنْ يَّكُونَ فِي الْأَصْلِ“، وصف جو ہے اس کے غیر انصراف کا سبب بننے کے لیے شرط یہ ہے ”أَنْ يَّكُونَ فِي الْأَصْلِ“ کہ یہ وصف ہونا چاہیے اصل میں یعنی وضع کے اعتبار سے، جب اس کو وضع کیا گیا تھا تو وصف کے طور پر وضع کیا گیا ہو بھئی۔ ”فَلَا تَضُرُّهُ الْغَلَبَةُ“، تو پھر اس کو غلبہ ضرر نہیں دیتا۔ جب اصلِ وضع کے اعتبار سے وصف ہے پھر غلبۂ اسمیت آ بھی جائے، کسی چیز کے لیے اسم بن بھی جائے تو بھی اب یہ غلبۂ اسمیت اس کو نقصان نہیں دے گا۔ غلبۂ اسمیت، جب اسمیت اس پر غالب آ گئی اب یہ وصف نہیں ہے، اب وصف نہیں ہے، تو اب وصفیت تو ختم ہوئی لیکن غلبۂ اسمیت اس کو اب نقصان نہیں دے گا، اصلِ وضع کے اعتبار سے یہ وصف تھا تو وہ وصفیت ابھی بھی معتبر ہے، وہ ابھی بھی مؤثر ہے، وہ ابھی بھی سبب بنے گی غیر انصراف کا، تو اسود کیا ہو گا؟ غیر منصرف ہو گا۔
آگے ذرا متن اور متن دیکھیے بھئی: ”فَلِذَلِكَ“، اور اسی وجہ سے ”صُرِفَ“، صُرِفَ یعنی منصرف ہے ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“، یہ ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“ میں جو ”أَرْبَعٍ“ کا لفظ ہے یہ منصرف ہے۔ کیوں منصرف ہے؟ کیونکہ شرط پوری نہیں۔ اگرچہ ”أَرْبَعٍ“ میں دو سبب ہیں: ایک وصفیت، یہ وصف بن رہا ہے نسوہ کے لیے، ”نِسْوَةٍ“ موصوف، ”أَرْبَعٍ“ صفت، تو وصفیت بھی ہے اور وزنِ فعل بھی ہے، لیکن یہ وصفیت معتبر نہیں کیونکہ اربعہ کا لفظ اصلِ وضع میں وصف نہیں تھا بلکہ اصلِ وضع میں تو یہ عدد تھا، لہٰذا یہ وصفیت معتبر نہیں، تو یہ ابھی بھی منصرف ہی ہے۔
”وَامْتَنَعَ أَسْوَدُ وَأَرْقَمُ“، اور اسی وجہ سے ممتنع ہے ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ ”لِلْحَيَّةِ“، اس حال میں کہ یہ سانپ کے لیے ہے یعنی سانپ کے نام ہیں۔ اسود ایک کالے رنگ کا سانپ ہے۔ اسود کا لفظ ویسے تو ہر چیز کے لیے وضع تھا، ہر کالی چیز کے لیے، لیکن پھر ایک کالے رنگ کے سانپ کے لیے یہ اسم بن گیا کثرتِ استعمال کی وجہ سے، تو غلبۂ اسمیت آ گیا، اسم ہونا اس پر غالب آ گیا، اب وصف ہونا کیا ہوا؟ ختم۔ جبکہ ارقم وہ چتکبرے رنگ کا سانپ ہے جس میں سفید اور کالے نشان ہوتے ہیں، سفیدی بھی اس میں ہوتی ہے اور کالا رنگ بھی ہوتا ہے، تو اس چتکبرے سانپ کو جو ہے ارقم کہتے ہیں۔ تو دیکھو ارقم یہ اصلِ وضع میں وصف تھا، ہر چتکبری چیز کے لیے ارقم کا لفظ وضع تھا، کوئی بھی چیز ایسی ہو جس میں سفید اور کالا رنگ اکٹھا ہو، کچھ سفید ہے کچھ کالا ہے، یا جگہ جگہ سفید ہے جگہ جگہ کالا رنگ ہے، تو اس کو ارقم کہتے ہیں، اس کے لیے عربی میں ارقم کا لفظ وضع ہے، لیکن بعد میں کثرتِ استعمال سے یہ ایک سانپ کے لیے نام بن گیا، غلبۂ اسمیت آ گیا، یہ اس کے لیے اسم بن گیا، اسم ہونا غالب ہوا، وصف ہونا ختم، وصف ہونا ختم۔ تو اب یہ اس کے لیے نام بن گیا، اب جب ارقم کا لفظ مطلق بولا جائے یعنی بغیر کسی قرینے کے، تو اس سے وہ سانپ مراد ہوتا ہے۔
اور میں نے یہ بھی بتایا کہ اسود اور ارقم سانپوں کے نام بن گئے لیکن اور چیزوں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں، اور کوئی کالی چیز ہو اس کے لیے بھی اسود استعمال ہوتا ہے اور کوئی چتکبری چیز ہے اس کے لیے بھی ارقم استعمال ہوتا ہے، لیکن باقی چیزوں میں استعمال کے لیے قرینہ چاہیے۔ کیا چاہیے؟ قرینہ چاہیے، یہ مراد ہے۔ بغیر قرینے کے جب اسود اور ارقم بولیں گے تو اس سے کیا مراد ہو گا؟ وہ دو قسم کے سانپ جو ہیں وہ مراد ہوتے ہیں۔ تو اب دیکھو ان پر اسمیت غالب آ گئی ہے، جب ان کو سانپ کے لیے استعمال کیا جائے تو اب یہ اسم ہیں وصف نہیں، لیکن غلبۂ اسمیت کوئی نقصان نہیں دے گا کیونکہ اصلِ وضع میں یہ کیا ہیں؟ وصف ہیں، تو وہ وصف مؤثر ہو گا اور یہ غیر منصرف ان کو پڑھیں گے بھئی۔ اسی لیے میں نے کیا کہا کہ ”وَامْتَنَعَ أَسْوَدُ وَأَرْقَمُ“، دیکھو میں غیر منصرف پڑھ رہا ہوں دونوں کو، تو اسی وجہ سے ممتنع ہے ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ ”لِلْحَيَّةِ“، اس حال میں کہ یہ نام ہیں سانپ کے۔
تو دو تفریعات کیں بھئی: ”فَلِذَلِكَ“، اسی وجہ سے ”أَرْبَعٌ“ منصرف ہے اور ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ غیر منصرف ہے، دو تفریعات کیں۔ اسی وجہ سے ”أَرْبَعٌ“ کیا ہے؟ منصرف، اور ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ کیا ہے؟ غیر منصرف۔ یہ دراصل پیچھے جو دو باتیں ذکر کیں ان پر تفریع کی ہے۔ ایک کیا؟ کہ اصلِ وضع میں وصف ہونا چاہیے، تو اس پر تفریع کر دی، اسی لیے ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“ میں ”أَرْبَعٍ“ کیا ہے؟ منصرف، کیونکہ وہ اصلِ وضع میں وصف نہیں۔ اور دوسرا، دوسری بات کیا ذکر کی تھی؟ کہ اصلِ وضع میں جب وصف ہو تو پھر غلبۂ اسمیت نقصان نہیں دیتا، اور اسی لیے ”أَسْوَدُ“ اور ”أَرْقَمُ“ جو ہیں یہ غیر منصرف ہیں کیونکہ یہ اصلِ وضع میں وصف ہیں، تو اب ان کو غلبۂ اسمیت ان میں آ بھی گیا ہے وہ ان کے لیے نقصان دہ نہیں یعنی ان کے سبب بننے کو وہ ختم نہیں کرتا، ابھی بھی یہ سبب بنیں گے۔ بات سمجھ میں آ گئی۔
اب آئیے جی، شرح کے ساتھ دیکھیے: کہتے ہیں: ”اَلْوَصْفُ: وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“. بھئی دیکھیے، وصف جو ہے نا وصف، وصف اس اسم کو کہتے ہیں جو ذاتِ مبہمہ پر دلالت کرے اور اس میں اس کے بعض اوصاف بھی ملحوظ ہوں۔ توجہ ہے؟ وصف کسے کہتے ہیں؟ وصف اس اسم کو کہتے ہیں جیسے دیکھو ”ضَارِبٌ“، ”مَضْرُوبٌ“، ”شُجَاعٌ“ وغیرہ، یہ سب وصف ہیں۔ ”ضَارِبٌ“ بھی کیا ہے؟ وصف، ”مَضْرُوبٌ“ بھی کیا ہے؟ وصف، ”شُجَاعٌ“ بہادر یہ بھی کیا ہے؟ وصف، ”أَحْمَرُ“، احمر کا معنی سرخ، یہ بھی وصف ہے، اسی طرح ”أَبْيَضُ“ یہ بھی کیا ہے؟ وصف ہے۔ تو وصف اس اسم کو کہتے ہیں جو ذاتِ مبہم پر دلالت کرے، کس پر؟ ذاتِ مبہم پر دلالت کرے، اور نیز اس میں اس کے بعض اوصاف بھی ملحوظ ہوتے، بعض صفات بھی ملحوظ ہوتی ہیں۔ دیکھو یہ ذرا کتاب پر تعریف دیکھو: ”اَلْوَصْفُ: وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“، دیکھو یہاں آیا ”كَوْنُ الاِسْمِ“، ذرا اس کون کو ختم کر دیں، صرف یوں پڑھیں: ”اِسْمٌ دَالٌّ عَلَى ذَاتٍ مُّبْهَمَةٍ“، عبارت سمجھ میں آ رہی ہے؟ ”اِسْمٌ دَالٌّ“، دالٌّ لام مشدد ہے بھئی، ”اِسْمٌ دَالٌّ عَلَى ذَاتٍ مُّبْهَمَةٍ“، وہ اسم جو دلالت کرنے والا ہو ”عَلَى ذَاتٍ مُّبْهَمَةٍ“، کس پر؟ ایک مبہم ذات پر، ”مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“ کہ وہ ذات ماخوذ ہو اپنی بعض صفات کے ساتھ یعنی اس کی بعض صفات اس میں ملحوظ ہوں، اس کو کہتے ہیں وصف۔
وصف ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے۔ وصف کس کا نام ہے؟ ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے، جیسے ”ضَارِبٌ“ یہ خاص قسم کا اسم ہے، اس کو کیا کہتے ہیں؟ وصف۔ اسی طرح ”مَضْرُوبٌ“ یہ خاص قسم کا اسم ہے، اس کو وصف کہتے ہیں۔ ”شُجَاعٌ“ یہ ایک خاص قسم کا اسم ہے، اس کو وصف کہتے ہیں۔ ”أَحْمَرُ“ یہ خاص قسم کا اسم ہے، اس کو وصف کہتے ہیں۔ ابھی میں نے تعریف آپ کو بتلائی: ”اِسْمٌ دَالٌّ“، دیکھو ذرا غور کرو، ”ضَارِبٌ“، ”ضَارِبٌ“ ایک اسم ہے، ”دَالٌّ“ جو دلالت کرنے والا ہے ”عَلَى ذَاتٍ مُّبْهَمَةٍ“، کس پر؟ ایک مبہم ذات پر۔ دیکھو میں نے کہا زید، آپ کا ایک ساتھی ہے زید، آپ کے ذہن میں وہ متعین ذات آ گئی، تو لفظِ زید دیکھو ایک متعین ذات پر دلالت کر رہا ہے۔ میں نے عمر کہا، آپ کے ایک ساتھی کا نام عمر ہے، وہ فوراً آپ کے ذہن میں آ گیا، تو دیکھو عمر نے بھی ایک معین ذات پر دلالت کی، لیکن یہ جو وصف ہوتا ہے یہ ذاتِ مبہم پر دلالت کرتا ہے۔ ”ضَارِبٌ“ کا معنی پٹائی کرنے والا، لیکن کیا جب میں نے ”ضَارِبٌ“ کہا کوئی معین شخص آپ کے ذہن میں آیا؟ نہیں، یہ ضارب زید بھی ہو سکتا ہے، یہ عمر بھی ہو سکتا ہے، یہ بکر بھی ہو سکتا ہے، خالد بھی ہو سکتا ہے، تو یہ کس پر دلالت کرتا ہے؟ ذاتِ مبہم پر۔ پھر جس کے ساتھ آپ جوڑیں گے یہ اس کے لیے وصف بن جائے گا: ”زَيْدٌ ضَارِبٌ“، دیکھو اب ضارب کو زید سے جوڑ دیا، ”بَكْرٌ ضَارِبٌ“ تو ضارب کو بکر سے جوڑ دیا، ”عَمْرٌو ضَارِبٌ“ تو ضارب کو کس سے جوڑ دیا؟ عمر سے۔ تو دیکھو ذاتِ مبہم ہے، آپ اس کو کسی بھی ذات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں، تو ”ضَارِبٌ“، ”مَضْرُوبٌ“، ”شُجَاعٌ“ وغیرہ یہ ایسے اسم ہیں، ”اِسْمٌ دَالٌّ عَلَى ذَاتٍ مُّبْهَمَةٍ“، یہ ایسے اسم ہیں جو دلالت کرتے ہیں کس پر؟ مبہم ذات پر یعنی معین نہیں ہوتی، ضارب کوئی بھی ذات، جس جو ضرب لگانے والی ہے اس کو کیا کہیں گے؟ ضارب، یہ کوئی معین ذات نہیں ہے۔
تو وصف کسے کہتے ہیں؟ ایسا اسم جو دلالت کرتا ہے کس پر؟ ذاتِ مبہم پر، اور مبہم ذات پر مطلقاً دلالت کرتا ہے یا اس میں اس کے کوئی صفت بھی ملحوظ ہوتی ہے؟ صفت بھی ملحوظ ہے، ”ضَارِبٌ“ اس کو کہیں گے جس میں ضاربیت والی صفت ہو، ”مَضْرُوبٌ“ اس کو کہیں گے جس میں مضروبیت والی صفت ہو، ”أَحْمَرُ“ سرخ اس کو کہیں گے جس میں حمرہ یعنی سرخی والی صفت ہو، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ ”شُجَاعٌ“ اس کو کہیں گے جس میں شجاعت والی صفت ہو۔ تو وصف کس کا نام؟ وصف ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے۔ توجہ ہے؟ وصف ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے، ”شُجَاعٌ“ یہ اسم کیا ہے؟ وصف، جبکہ بعض اسم وہ وصف نہیں ہوتے جیسے رجل، رجل وصف نہیں ہے بھئی، رجل تو ذات کا نام ہے، کتاب، کتاب وصف نہیں ہے، کتاب ذات کا نام ہے، قلم، قلم ذات کا نام ہے یہ وصف نہیں ہے، جبکہ ”ضَارِبٌ“، ”مَضْرُوبٌ“، ”شُجَاعٌ“ وغیرہ یہ جو صفت کے صیغے ہیں ان کو وصف کہتے ہیں۔ وصف بھی کہہ لیں چاہے صفت کہہ لیں، علمائے بصرہ وصف اور صفت کا لفظ استعمال کرتے ہیں اس کے لیے، جبکہ علمائے کوفہ نعت کا لفظ استعمال کرتے ہیں، نون، عین اور لمبی تا، وہ اس کو نعت کہتے ہیں، جبکہ بصرہ والے صفت بھی کہتے ہیں اس کو اور وصف بھی۔ تو صفت اور وصف کس کا نام ہے؟ ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے، کون سا اسم؟ جو ذاتِ مبہم پر دلالت کرتا ہے اور اس کے اندر اس کے کچھ اوصاف بھی ملحوظ ہوتے ہیں، بات سمجھ میں آ گئی۔
تو دیکھو یہ تعریف بھئی: وصف کسے کہتے ہیں؟ ”اِسْمٌ دَالٌّ“، میں نے بتایا نا ”كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“ اس میں کون کو ذرا ختم کر دیں، ”اِسْمٌ دَالٌّ“، وہ اسم جو دلالت کرنے والا ہو ”عَلَى ذَاتٍ مُّبْهَمَةٍ“ ایک مبہم ذات پر، ”مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“ کہ جو ماخوذ ہو یعنی ملحوظ ہو اپنی بعض صفات کے ساتھ، کس کے ساتھ؟ بعض صفات کے ساتھ۔ بعض صفات کہا، یہ ایک کو بھی شامل ہے، دو کو بھی اور زیادہ کو بھی، جیسے میں نے بیان کیا تھا کہ الف لام حرفی جو ہے اس کے ذریعے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے، تو اس کے ذریعے اشارہ کیا جاتا ہے، اور اشارہ کبھی جنس کی طرف ہوتا ہے کبھی افراد کی طرف۔ اگر جنس کی طرف اشارہ ہو تو اس کو الف لام جنسی کہتے ہیں، اگر افراد کی طرف اشارہ ہو پھر یا تو تمام افراد کو اشارہ ہو گا یا بعض کو۔ اگر تمام کو اشارہ ہے تو وہ الف لام استغراقی، اگر بعض کو اشارہ ہے تو وہ بعض خارج میں متعین ہوں گے یا متعین نہیں۔ اگر وہ متعین ہیں خارج میں تو الف لام عہدِ خارجی، اور اگر خارج میں متعین نہیں تو الف لام عہدِ ذہنی۔ تو دیکھا، الف لام عہدِ خارجی کس کو کہتے ہیں؟ جس کے ذریعے تمام افراد کو نہیں اشارہ ہوتا، بعض کو اشارہ ہوتا ہے، کس کو؟ بعض۔ دیکھا اب بعض میں سب آ گئے: ایک بھی ہو سکتا ہے، دو بھی، زیادہ بھی۔ جیسے میں نے کہا: ”اَلرَّجُلُ“، کیا ترجمہ؟ وہ آدمی، دیکھا کسی مخصوص شخص کی طرف اشارہ ہے۔ میں نے کہا: ”اَلرَّجُلَانِ“، کیا معنی؟ وہ دو آدمی، دیکھا دو کی طرف اشارہ ہے۔ میں نے کہا: ”اَلرِّجَالُ“، دیکھو جمع لے آیا، وہ سب آدمی، تو اس میں دیکھو تمام افراد کی طرف اشارہ نہیں ہے، ”اَلرَّجُلُ“ کے ذریعے اشارہ ہوا ایک کی طرف، ”اَلرَّجُلَانِ“ کے ذریعے اشارہ ہوا دو کی طرف، اور ”اَلرِّجَالُ“ کے ذریعے اشارہ ہوا دو سے زیادہ کی طرف، بہرحال کل نہیں ہے، کچھ مخصوص مقدار ہے، تو دیکھو ایک، دو اور دو سے زیادہ سب کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، تو ہر ایک کو الگ ذکر کرنے کے بجائے کہہ دیتے ہیں بعض افراد۔ اشارہ ہے بعض، تو الف لام عہدِ خارجی کے ذریعے بعض افراد کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، وہ ایک بھی ہو سکتا ہے، دو بھی اور زیادہ بھی۔ یہاں پر بھی اسی طرح آیا کہ ”مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“، کہ وہ ذات ماخوذ ہوتی ہے اپنے بعض صفات کے ساتھ یعنی بعض صفات اس کی ملحوظ ہوتی ہیں، اس میں ایک بھی ہو سکتی ہے، دو بھی، زیادہ بھی ہو سکتی ہیں، تو عموماً ایک ہی صفت ملحوظ ہوتی ہے۔
تو معلوم ہوا، حاصلِ کلام کیا؟ کہ وصف کس کا نام ہے؟ ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے: ”ضَارِبٌ“، ”فَاتِحٌ“، ”مَانِعٌ“، ”مَضْرُوبٌ“، ”مَفْتُوحٌ“، ”شُجَاعٌ“، ”حَسَنٌ“، اور یہ سارے دیکھو صفت کے صیغے ہیں، اسی طرح ”أَحْمَرُ“، ”أَبْيَضُ“، یہ سارے صفت کے صیغے ہیں، تو یہ وصف ہیں، یہ کیا ہیں؟ وصف۔ تو معلوم ہوا وصف کس کا نام ہے؟ ایک خاص قسم کے اسم کا نام ہے۔
اب اشکال یہ ہوتا ہے کہ بھئی، یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں، توجہ سے سنو بھئی، یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں یہ سارے اعراض کے قبیل سے ہیں، یہ عرض ہیں۔ یہ کیا ہیں؟ عرض، اور وصف، وصف تو ذات کا نام ہے، وہ خاص قسم کے اسم کا نام ہے بھئی۔ توجہ ہے؟ یہ جتنے اسبابِ منعِ صرف ہیں یہ اعراض ہیں، اعراض ہیں یعنی یہ عرض بنتے ہیں، کسی چیز کے لیے صفت بنتے ہیں، یہ جبکہ آپ نے جو وصف ذکر کر دیا یہ تو وصف تو ذات کا نام ہے بھئی۔ وصف کس کا نام؟ ذات کا نام ہے، تو اسبابِ منعِ صرف میں آپ نے ذات کو کہاں سے ذکر کر دیا؟ یہ تو سارے اوصاف تھے بھئی۔ تو یہ اسبابِ منعِ صرف سارے اوصاف ہیں بھئی، جیسے مثلاً دیکھو ”عُمَرُ“، ”عُمَرُ“، اس میں دو اسبابِ منعِ صرف کون سے؟ ایک علمیت اور ایک عدل، تو دیکھو یہ جو ”عُمَرُ“ کا لفظ ہے یہ علمیت کے ساتھ موصوف ہو رہا ہے، علمیت اس کی صفت ہے، اور نیز عدل اس کی صفت ہے بھئی، عدل کے ساتھ یہ موصوف ہو رہا ہے۔ جیسے ”فَاطِمَةُ“، یہ فاطمہ کا لفظ علم ہونے کے ساتھ موصوف ہو رہا ہے اور نیز تانیث کے ساتھ موصوف ہو رہا ہے۔ یہ اسبابِ منعِ صرف کیا ہیں؟ اوصاف ہیں، بات نہیں سمجھ میں آئی؟ دیکھو ”عُمَرُ“، ”عُمَرُ“ ایک اسم ہے، ”عُمَرُ“ کیا ہے؟ ایک اسم ہے، اور اس کی صفت کیا ہے؟ یہ علم ہے، اور اس کی صفت کیا ہے؟ اس میں عدل ہے بھئی، تو یہ علمیت کے ساتھ بھی موصوف ہو رہا ہے اور عدل کے ساتھ بھی موصوف ہو رہا ہے، بات سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح فاطمہ بھئی، فاطمہ کا لفظ موصوف ہو رہا ہے کس کے ساتھ؟ علمیت کے ساتھ بھی، علمیت اس کی صفت ہے، اور نیز یہ کس کے ساتھ موصوف ہے؟ تانیث کے ساتھ، تو مؤنث ہونا اس کی صفت ہے، جیسے ”إِبْرَاهِيمُ“، ”إِبْرَاهِيمُ“ اس میں ایک تو علمیت ہے ایک عجمہ ہے بھئی، علمیت دیکھو یہ ابراہیم کا جو کلمہ ہے، یہ جو لفظ ہے، یہ موصوف ہو رہا ہے علم ہونے کے ساتھ، علم ہونا اس کی صفت ہے بھئی، اور اسی طرح عجمی ہونا اس کی صفت ہے، تو یہ اسبابِ منعِ صرف اوصاف کی قبیل سے ہیں، اور آپ نے جو وصف ذکر کر دیا وہ ذات کی قبیل سے ہے بھئی، کیوں وہ خاص اسم کا نام ہے، وہ خاص اسم کا نام ہے، بات سمجھ میں آ رہی ہے؟
تو دیکھو عمر کس صفت کے ساتھ موصوف ہو رہا ہے؟ علمیت اور عدل۔ یہ جو علمیت دیکھو، علم ہونا، مصدر ذکر ہو رہا ہے، عدل، عدل یہ بھی مصدر ہے بھئی، اسم کا معدول ہونا، اور اسی طرح عجمہ، لفظ کا عجمی ہونا، دیکھو یہ مصدر ہے، یاد رکھو مصدر ایک معنی کا نام ہے، خارج میں اس کا وجود نہیں، یہ کسی کی صفت بنتا ہے۔ ”ضَرَبَ زَيْدٌ“، دیکھو زید نے ضرب لگائی تو ضرب زید کی صفت بن گئی۔ تو مصدر جو ہے یاد رکھو یہ ذات نہیں ہے، یہ ایک معنی کا نام ہے جس کا خارج میں وجود نہیں، یہ کسی کی صفت بنتا ہے، تو یہ جتنے اسبابِ منعِ صرف ہیں آپ دیکھ لیں یہ اوصاف کی قبیل سے ہیں ذات کی قبیل سے نہیں ہیں، اور آپ نے کس کو ذکر کر دیا؟ وصف کو، اور وصف تو کس کا نام ہے؟ وہ ایک مخصوص اسم کا نام ہے یعنی ذات کا نام ہے، کس کا نام ہے؟ بھئی، لگتا ہے ابھی بھی بات سمجھ میں نہیں آئی۔
بھئی دیکھو، ایک ہوتی ہے ذات، ایک ہے اس کا وصف۔ ذات سے مراد یہ ذات کا یہ معنی نہیں جس کا خارج میں الگ وجود ہو، نہیں نہیں، ذات کا معنی ذات سے مراد یہ ہے جس کے بارے میں خبر دی جا سکے، جس کے بارے میں، جس کے بارے میں خبر دی جا سکے یعنی اس کو مبتدا بنائیں اور اس کے لیے خبر لے آئیں، یا اس کو موصوف بنائیں اس کی صفت لے آئیں، میں نے آپ کو بتایا صفت کبھی حمل ہوتا ہے موصوف پر، ”رَجُلٌ شُجَاعٌ“، یہ شجاع کون ہے؟ رجل ہے، تو شجاع صفت کا حمل ہو رہا ہے کس پر؟ رجل پر۔ تو ذات وہ ہے جس کے بارے میں خبر دی جا سکے، ابھی بھی شاید آپ کو بات سمجھ میں نہ آئی ہو۔ یہ جتنے اسبابِ منعِ صرف ہیں یہ ہیں اوصاف، اور یہ جو وصف ذکر کیا یہ ایک مخصوص اسم کا نام ہے، یہ ہے ذات بھئی، یہ ہے ذات۔ دیکھو پھر ذرا غور کرو، ”عُمَرُ“، یہ ایک اسم ہے، علم ہے نا، اور علم بھی کیا ہوتا ہے؟ اسم ہوتا ہے، تو ”عُمَرُ“ ایک علم ہے اور اس کی صفت کیا؟ علمیت، علم ہونا اس کی صفت ہے۔ تو دیکھو اسم ہوا ذات، اور علمیت ہوئی اس کی صفت۔ اسی طرح اس کی دوسری صفت کیا ہے؟ عدل، یہ ”عُمَرُ“ اسم ہے اور اس کا معدول ہونا یہ اس کی صفت ہے۔ ”فَاطِمَةُ“، ”فَاطِمَةُ“ ایک اسم ہے اور مؤنث ہونا اس کی صفت ہے، اسی طرح علم ہونا اس کی صفت ہے۔ تو معلوم ہوا فاطمہ لفظ یہ ہے ذات اور مؤنث ہونا اور علم ہونا یہ اس کی صفت ہے بھئی۔ دیکھا ذات اور صفت کا فرق سمجھ میں آ رہا ہے؟ جو اسم ہے وہ بن رہا ہے موصوف یعنی وہ ہے ذات بھئی، وہ ہے ذات، یا دوسرا دیکھ لو: ”إِبْرَاهِيمُ“، ”إِبْرَاهِيمُ“ دیکھو یہ ایک اسم ہے اور اس کی صفت کیا ہے؟ علمیت، علم ہونے کے ساتھ یہ موصوف ہے، تو یہ اسم خود کیا ہے؟ موصوف، اور علمیت اس کی صفت۔ دیکھا، یہ موصوف ہے یعنی یہ ذات ہے اور علمیت اس کی صفت۔ اسی طرح یہ موصوف ہے، یہ ابراہیم موصوف ہے اور عجمہ اس کی صفت ہے، عجمہ اس کی صفت ہے، اس میں عجمہ کا وصف پایا جا رہا ہے، تو اسم ذات ہے اور یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں یہ کیا ہیں؟ یہ اوصاف ہیں۔ ابراہیم کے اندر کون سا وصف ہے؟ علمیت، اور کون سا وصف ہے؟ عجمہ۔ یہ عجمہ اور علمیت کیا ہیں؟ اسبابِ منعِ صرف ہیں نا، تو دیکھو اسم ہے ذات اور یہ اسبابِ منعِ صرف ان کے لیے صفت بن رہے ہیں، معلوم ہوا یہ اسبابِ منعِ صرف کس قبیل سے ہیں؟ اعراض کی قبیل سے ہیں، اور وصف جو ہے وہ تو ایک خاص اسم کا نام ہے اور اسم وہ تو موصوف بنتا ہے، اس کے اندر یہ اسبابِ منعِ صرف پائے جاتے ہیں، تو وہ ہوا ذات، وہ ہوا موصوف اور یہ اسبابِ منعِ صرف اس کے لیے صفت ہوئے، تو اسبابِ منعِ صرف صفت کی قبیل سے ہیں اور اسم جو ہے وہ ذات کی قبیل سے ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو یہ اشکال ہوتا تھا یہاں پر بھئی۔
تو صاحبِ جامی اب اس کا جواب دیں گے، دیکھیے بھئی کتاب پر۔ بھئی، اس وصف کا کیا معنی میں نے کیا؟ وصف کسے کہتے ہیں؟ ایک مخصوص اسم کا نام ہے اور اس کی کیا تعریف ہے؟ ”اَلْوَصْفُ: هُوَ اسْمٌ دَالٌّ عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“، وہ اسم جو دلالت کرنے والا ہو ذاتِ مبہمہ پر اور وہ ملحوظ ہو اپنی بعض صفات کے ساتھ وہ ذات بھئی، اس کو کہتے ہیں وصف۔ تو صاحبِ جامی آپ کو بتلائیں گے بھئی صاحبِ جامی کہ یہ جو وصف ہے یہاں پر ذات نہیں مراد، یہاں اس سے وہ اسم نہیں مراد جو ذات ہے بلکہ ”كَوْنُ الاِسْمِ مَعْدُولًا“، دیکھیے عبارت پر نظر ہے؟ ”وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، اسم کا دلالت کرنے والا ہونا، دیکھا مصدری معنی کر دیا، کون سا معنی کر دیا؟ اسم کا دلالت کرنے والا ہونا، دیکھو یہ اب وصف بن گیا، مصدری معنی کر دیا، اور مصدر تو ذات کا نام نہیں ہے، مصدر تو کس کا نام ہے؟ وصف کا نام ہے جو کسی کی صفت بنتا ہے، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو اس لیے صاحبِ جامی نے کہا: ”اَلْوَصْفُ: وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، وہ اسم کا دلالت کرنے والا ہونا، بھئی کس چیز پر دلالت کرنے والا؟ ”عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ“ ایک ایسی مبہم ذات پر، ”مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“ جو ملحوظ ہو اپنی بعض صفات کے ساتھ۔ ”ضَارِبٌ“ یہ ایک مبہم ذات پر دلالت کر رہا ہے اور اس میں ملحوظ ہے بعض صفات بھی بھئی کہ وہ کیا ہو؟ اس میں ضارب ہونے والی صفت ہو بھئی۔ ”أَحْمَرُ“، ”أَحْمَرُ“ یہ ایک اسم ہے تو یہ دلالت کر رہا ہے ایک مبہم ذات پر اور وہ ذات اس میں اس کی بعض صفات یعنی حمرہ، حمرہ یعنی سرخی ملحوظ ہے کہ اس میں سرخی ہے بھئی۔ تو دیکھا، صاحبِ جامی نے وصف کا معنی ”اِسْمٌ دَالٌّ“ کے ساتھ نہیں کیا کیونکہ ورنہ تو پھر ذات بن جاتی ہے اور اسبابِ منعِ صرف تو صفات ہیں بھئی وہ ذات نہیں ہیں، تو لہٰذا صاحبِ جامی نے ”اَلْوَصْفُ“ کا معنی کس کے ساتھ بیان کیا؟ ”كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، اسم کا دلالت کرنے والا ہونا، دیکھا مصدری معنی کر دیا۔ تو بتلایا کہ یہ بھی یہاں اعراض کی قبیل سے ہے ذات کی قبیل سے نہیں ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں: ”وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“، وہ اسم کا دلالت کرنے والا ہونا ایسی ذات پر جو مبہم ہو اور ملحوظ ہو اپنی بعض صفات کے ساتھ۔ بلکہ یاد رکھو، ”كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، یہ ”كَوْنُ الشَّيْءِ شَيْئًا“ اس کے ساتھ حاصل بالمصدر کو بیان کیا جاتا ہے، کس کو؟ حاصل بالمصدر، اور ذرا گہرائی میں آپ کو لے جائیں بھئی، توجہ سے سنو۔ بتلانا یہ چاہتے ہیں کہ یہاں وصف جو ہے اس سے ذات والا معنی بھی نہیں مراد، مصدری معنی بھی نہیں مراد، بلکہ حاصل بالمصدر مراد ہے، کیا مراد ہے؟ حاصل بالمصدر۔ میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ مصدر کا خارج میں کوئی وجود نہیں، مصدر ایک معنی کا نام ہے، کس کا نام ہے؟ معنی کا نام ہے، تو خارج میں آپ کو مصدر دکھائی نہیں دے سکتا، خارج میں مصدر کا وجود ہے ہی نہیں تو دکھائی کہاں سے دے، یہ ایک معنی ہے، ایک وصف ہے بھئی، ہاں مصدر سے جو ہیئت اور صورت حاصل ہو، یا مصدر کا جو اثر ہوتا ہے وہ ہمیں دکھائی دیتا ہے۔ مصدر کا جو اثر ہوتا ہے وہ اس وہ ہمیں دکھائی دیتا ہے، خود مصدر دکھائی نہیں دیتا۔ آپ کو خارج میں کبھی ضرب نظر نہیں آئے گی، خارج میں کیونکہ ضرب مصدر ہے۔ آپ کہیں گے نہیں، ہمیں تو ضرب نظر آتی ہے، کوئی ایک شخص دوسرے کی پٹائی کر رہا ہے، دیکھو یہ ضرب پائی جا رہی ہے۔ نہیں بھئی، یہ جو آپ کو دکھائی دے رہی ہے یہ مصدر نہیں ہے یہ حاصل بالمصدر ہے، اس ضرب کی وجہ سے جو اثر حاصل ہوا، جو صورت حاصل ہوئی، جو اثر ہوا وہ آپ کو دکھائی دے رہا ہے۔ تو یوں کہو، اردو میں ذرا وضاحت ہو جاتی ہے: خارج میں آپ کو پٹائی کرنا، یہ ہے مصدر، خارج میں آپ کو پٹائی کرنا نہیں نظر آتا، خارج میں آپ کو پٹائی نظر آتی ہے، دیکھو پٹائی کرنے سے جو حالت حاصل ہوئی وہ کیا ہے؟ پٹائی ہے، آپ کو پٹائی نظر آتی ہے۔ یا یوں کہو دوسرے لفظوں میں، مصدر ہے ضرب کا معنی ہے مارنا، خارج میں آپ کو مارنا کبھی نہیں نظر آئے گا بلکہ خارج میں اس سے جو صورت حاصل ہوئی یعنی مار، آپ کو خارج میں مار نظر آئے گی۔ بات سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح ہنسنا مصدر ہے، خارج میں آپ کو کبھی ہنسنا نہیں نظر آئے گا، خارج میں آپ کو ہنسی نظر آئے گی بھئی۔ تو مصدر خارج میں دکھائی نہیں دیتا کیونکہ مصدر کا خارج میں کوئی وجود ہے ہی نہیں کہ دکھائی دے، ہاں اس مصدر سے جو کیفیت اور جو صورت حاصل ہوتی ہے یا یوں کہو جو مصدر کا اثر ہوتا ہے وہ ہمیں دکھائی دیتا ہے۔
تو یہاں حاصل بالمصدر مراد ہے اور اس کو کون کے ساتھ تعبیر کرتے ہیں: ”كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، اسم کا دلالت کرنے والا ہونا، اسم کا دلالت کرنے والا ہونا۔ جیسے اور تفصیل ذرا سمجھ لو، میں نے کیا بتایا حاصل بالمصدر کسے کہتے ہیں؟ مصدر کا جو اثر ہوتا ہے اس کو کیا کہتے ہیں؟ حاصل بالمصدر، اور مصدر سے جو صورت حاصل ہو خارج میں، جو ہیئت حاصل ہو، ہیئت کا معنی صورت، جو ہیئت حاصل ہو خارج میں وہ ہمیں نظر آتی ہے، ہمیں ہنسنا نہیں نظر آتا ہمیں ہنسی نظر آتی ہے، ہمیں پٹائی کرنا نہیں نظر آتا ہمیں پٹائی نظر آتی ہے۔ چلنا، ہمیں خارج میں چلنا نہیں نظر آتا، ہمیں خارج میں چال نظر آتی ہے۔ ہمیں رفتن، رفتن کا معنی جانا، ہمیں رفتن نظر نہیں آتا، ہمیں رفتار نظر آتی ہے، جو مصدر سے صورت حاصل ہو گئی وہ ہمیں دکھائی دیتی ہے۔ اور تفصیل سمجھو، دیکھو زید نے ضرب لگائی، زید نے ”ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا“، زید نے عمر کی پٹائی کی، تو ضرب مصدر پایا گیا، توجہ ہے؟ یہ ضرب مصدر پایا گیا لیکن یہ ہمیں ضرب نہیں نظر آئی، ضرب کا اثر نظر آیا، ضرب کا اور اثر کیا ہے؟ یعنی وہ پٹائی نظر آئی ہمیں، کیا نظر آئی؟ پٹائی، یا یوں کہو، زید کا ضارب ہونا ہمیں نظر آیا اور عمر کا مضروب ہونا ہمیں نظر آیا، خود ضرب نہیں نظر آئی۔ ”ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا“، زید نے عمر کی پٹائی کی، دیکھو ضرب مصدر پایا گیا، اس مصدر کا کیا اثر ہوا؟ کہ زید ضارب بنا اور عمر مضروب بنا، تو ہمیں خارج میں ضرب نہیں نظر آئی ہمیں زید کا ضارب ہونا نظر آیا، اس ضرب سے جو صورت حاصل ہوئی جو کیفیت حاصل ہوئی یعنی زید کا ضارب ہونا ہمیں نظر آیا، اور عمر کا مضروب ہونا۔ جب دیکھو ضرب پائی گئی یہ ضرب زید کی صفت بن گئی اور یہی ضرب عمر کی بھی صفت بن گئی، لیکن زید کی صفت ہے یہ ضرب کس اعتبار سے؟ کہ زید ضارب ہے، اور یہی ضرب عمر کی صفت بھی ہے لیکن کس اعتبار سے؟ کہ عمر مضروب ہے، تو اس ضرب کی وجہ سے زید کے اندر ضارب ہونے والی صفت آ گئی، زید کے اندر ضارب ہونے والی صفت آ گئی، ”أَيْ: كَوْنُ زَيْدٍ ضَارِبًا“، ”كَوْنُ زَيْدٍ ضَارِبًا“ کیا ترجمہ؟ زید کا ضارب ہونا، یہ ہمیں نظر آیا خارج میں۔ اور یہی ضرب کس کی صفت بنی؟ عمر کی بھی صفت بنی اور کس طرح؟ ”كَوْنُ عَمْرٍو مَضْرُوبًا“، عمر کا مضروب ہونا یہ ہمیں خارج میں نظر آیا، تو یہ ضرب کا کیا اثر ہوا؟ ”كَوْنُ زَيْدٍ ضَارِبًا“ یا یوں کہو ضارب ہونا یہ زید کی صفت بن گئی، مضروب ہونا یہ عمر کی صفت بن گئی، اور یہ جو صفت بنی یہ مصدر نہیں ہے یہ حاصل بالمصدر ہے۔ اس ضرب کی وجہ سے زید کو کون سی صفت حاصل ہوئی؟ ضارب ہونے والی، اور عمر کو کون سی صفت حاصل ہوئی؟ مضروب ہونے والی، تو یہ حاصل بالمصدر ہے۔
تو مصدر تاثیر کا نام ہے اور حاصل بالمصدر اس اثر کا نام ہے۔ دیکھو ضرب ہوئی، ضرب ہوئی تو ضرب ایک تاثیر ہے، ضرب کیا ہے؟ اور اس تاثیر کا اثر کیا ہوا؟ زید کا ضارب ہونا اور عمر کا مضروب ہونا، تو ہمیں زید کا ضارب ہونا نظر آیا، ہمیں عمر کا مضروب ہونا نظر آیا، تو ضارب ہونا کس کی صفت؟ زید کی، اور مضروب ہونا کس کی صفت؟ عمر کی، تو یہاں پر بھی ”كَوْنُ الاِسْمِ“، ”كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، اسم کا دال ہونا، دیکھا یہ حاصل بالمصدر ہے، یہ کیا ہے؟ حاصل بالمصدر یہاں پر مراد ہے، جیسے عدل کے اندر آیا تھا، دیکھیے ذرا عدل والی عبارت نکالیے بھئی جہاں عدل کی بات شروع ہوئی تھی، انہوں نے کیا کہا تھا؟ ”فَالْعَدْلُ: مَصْدَرٌ مَبْنِيٌّ لِلْمَفْعُولِ“، کہ عدل جو ہے یہ مصدر مبنی للمفعول ہے، ”أَيْ: كَوْنُ الاِسْمِ مَعْدُولًا“، اسم کا معدول ہونا، اسم کا دیکھو متکلم نے ادھر دیکھیے، متکلم نے ایک اسم کو پھیرا ایک صورت سے دوسری صورت کی طرف، تو یہ پھیرنا، یہ پھیرنا یہ اس کلمے کی صفت بن گیا لیکن یہ مصدر نہیں بلکہ حاصل بالمصدر، اور وہ کیا ہے؟ اس اسم کا معدول ہونا، اسم کا تو یہ اس یہ اسم کو جب پھیرا گیا ہے تو معدول ہونا اس کی صفت بن گیا بھئی، معدول ہونا صفت بن گیا، تو یہ اسم موصوف ہو گیا معدول ہونے کے ساتھ، اور وہ جس سے پھیرا ہے وہ موصوف ہو گیا معدول عنہ ہونے کے ساتھ، اس سے پھیرا گیا ہے۔ جیسے عمر کو کس سے پھیرا؟ عامر سے، تو عمر موصوف ہو گیا کس کے ساتھ؟ معدول ہونے کے ساتھ، معدول ہونا اس کی صفت بن گیا، اور عامر وہ موصوف ہو گیا کس کے ساتھ؟ معدول عنہ ہونے کے ساتھ کہ اس سے پھیرا گیا ہے۔ تو اسی لیے صاحبِ جامی نے وہاں پر عدل کا معنی کیا بیان کیا تھا؟ ”كَوْنُ الاِسْمِ مَعْدُولًا“، اسم کا معدول ہونا۔ اور اسی طرح خروج کا کیا ترجمہ کیا تھا؟ ”كَوْنُ الاِسْمِ مُخْرَجًا“، اسم کا مخرج ہونا یعنی وہ جو حاصل بالمصدر ہے وہ صفت بنتی ہے مصدر صفت نہیں بنتا۔ ضرب مصدر خارج میں پایا گیا، زید نے ضرب لگائی عمر کو، تو ضرب کا مصدر خارج میں پایا گیا اور اس ضرب کی وجہ سے یہ ضرب زید کی بھی صفت بنی اور عمر کی بھی صفت بنی، لیکن یہ ضرب مصدر صفت بنی یا حاصل بالمصدر؟ حاصل بالمصدر، اور وہ کیا ہے؟ زید کا ضارب ہونا، تو ضارب ہونا یہ زید کی صفت ہوا، اور یہی ضرب عمر کی بھی صفت بنی لیکن مصدر نہیں بلکہ حاصل بالمصدر یعنی اس مصدر کا جو اثر ہے اور وہ مضروب ہونا، تو ضارب ہونا، دیکھو ضارب ہونا، دیکھو ترجمہ وہی مصدری انداز میں ہے، اور مضروب ہونا دیکھو یہ بھی مصدر والا ترجمہ، لیکن یہ حاصل بالمصدر ہے۔
تو دیکھو اردو میں، اردو میں جیسے میں نے بتایا ہمیں خارج میں پٹائی کرنا نہیں نظر آتا، پٹائی نظر آتی ہے، پٹائی کرنا ہے مصدر اور پٹائی ہے حاصل بالمصدر۔ ہمیں خارج میں ہنسنا نہیں نظر آتا بلکہ ہمیں خارج میں ہنسی نظر آتی ہے، ہنسنا ہے مصدر اور ہنسی ہے حاصل بالمصدر۔ ہمیں خارج میں مارنا نظر نہیں آتا، ہمیں خارج میں مار نظر آتی ہے، تو مارنا ہے مصدر اور مار ہے حاصل بالمصدر بھئی۔ ہمیں خارج میں چلنا نہیں نظر آتا، چلنا ہے مصدر اور چال ہے حاصل بالمصدر ہے بھئی۔ تو ہمیں خارج میں حاصل بالمصدر نظر آتا ہے۔ اردو میں دونوں میں فرق ہے، مصدر کے لیے الگ لفظ ہے حاصل بالمصدر کے لیے الگ ہے، مصدر کے لیے ہے ہنسنا، مارنا، پٹائی کرنا، اور حاصل بالمصدر کے لیے ہے ہنسی، پٹائی اور مار بھئی، دیکھا؟ اردو میں دونوں میں فرق ہے لیکن عربی کے اندر وہی مصدر والا لفظ جو ہے مصدر کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اور حاصل بالمصدر کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، اور پھر مصدرِ معروف کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، مصدرِ مجہول کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ تو اس ضرب کا معنی پٹائی کرنا بھی، اور اس ضرب کا معنی پٹائی کیے جانا یعنی پٹائی ہونا بھی، معروف بھی ہے اور مجہول بھی ہے، اور پھر یہ حاصل بالمصدر کے لیے بھی یہی ضرب استعمال ہو گا، اسی ضرب کا معنی ضارب ہونا بھی اور اسی ضرب کا معنی مضروب ہونا بھی، بات سمجھ میں آ گئی۔ تو لہٰذا یہ جو اسبابِ منعِ صرف ہیں ان کا معنی صاحبِ جامی ”كَوْنُ الاِسْمِ مَعْدُولًا“، ”كَوْنُ الاِسْمِ مُخْرَجًا“، ”كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا“، یہ کون کے ساتھ کر رہے ہیں، بتلانا کیا چاہتے ہیں کہ کیا مراد ہے یہاں پر؟ حاصل بالمصدر مراد ہے، کیونکہ صفت جو بنتی ہے کسی کی وہ حاصل بالمصدر بنتا ہے مصدر خود صفت نہیں بنتا، بات سمجھ میں آ گئی۔
دیکھیے بھئی اب کتاب پر، تو کہتے ہیں: ”اَلْوَصْفُ: وَهُوَ كَوْنُ الاِسْمِ دَالًّا عَلَى ذَاتٍ مُبْهَمَةٍ مَأْخُوذَةٍ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“، وصف جو ہے وہ اسم کا دلالت کرنے والا ہونا ایسی ذات پر جو مبہم ہے اور ماخوذ ہے اپنی بعض صفات کے ساتھ۔ دیکھا اسم کا دلالت کرنے والا ہونا، یہ دیکھا یہ اسم کے اندر یہ معنی آ جائے گا، یہ اس کی صفت بن جائے گا۔
”سَوَاءٌ كَانَتْ هَذِهِ الدَّلَالَةُ“، وصف کسے کہتے ہیں؟ کہ اسم دلالت کرنے والا ہو ذاتِ مبہمہ پر اور اس میں اس کی بعض صفات بھی ملحوظ ہوں۔ پھر یہ جو اسم کا دال ہونا ہے یہ کبھی اصلِ وضع کے اعتبار سے ہو گا کہ وضع ہی اسم کو اس طریقے پر کیا گیا ہے کہ وہ ذاتِ مبہمہ پر دلالت کرے بھئی، اور کبھی کبھار وضع کے اعتبار سے تو وہ ایسا نہیں البتہ استعمال کے اعتبار سے وہ کسی ذاتِ مبہمہ پر دلالت کرتا ہے بعض صفات کے ساتھ بھئی۔ تو کہتے ہیں: ”سَوَاءٌ كَانَتْ هَذِهِ الدَّلَالَةُ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“، برابر ہے کہ یہ دلالت کرنا جو ہے وضع کے اعتبار سے ہو، ”مِثْلُ: أَحْمَرَ“، جیسے کہ احمر، احمر کا کیا معنی؟ سرخ چیز، کوئی سرخ چیز بھئی، تو دیکھو ایک ذاتِ مبہم پر دلالت کر رہا ہے اور اس میں وصفِ سرخی بھی ملحوظ ہے، وہ ذات کس قسم کی ہو؟ اس میں کون سا رنگ ہو؟ سرخی والا۔ تو کہتے ہیں: ”مِثْلُ: أَحْمَرَ؛ فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ لِذَاتٍ مَّا“، اس کو وضع کیا گیا ہے کسی ذات کے لیے، ”ذَاتٍ“ ہے نکرہ، ”ذَاتٍ“ ہے نکرہ، نکرہ تو غیر معین پر دلالت کرتا ہے، کوئی ذات، اور آگے ”مَا“ لا کر پھر اسی کے ابہام میں تاکید پیدا کر دی جاتی ہے، ذات کے اندر ابہام تھا کون سی ذات، ”مَا“ لا کر اسی ابہام کو اور پکا کر دیا گیا: ”لِذَاتٍ مَّا“، کوئی ایک ذات، کوئی ایک ذات، ترجمہ سمجھ میں آ رہا ہے؟ ”فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ لِذَاتٍ مَّا“، اس لیے کیونکہ اس کو وضع کیا گیا ہے ”لِذَاتٍ مَّا“، کسی ذات کے لیے، ”أُخِذَتْ مَعَ بَعْضِ صِفَاتِهَا“، جو ماخوذ ہے یعنی ملحوظ ہے اپنی بعض صفات کے ساتھ، بھئی بعض صفات کون سی؟ کہتے ہیں: ”الَّتِي هِيَ الْحُمْرَةُ“، وہ جو کہ سرخی ہے، جو ملحوظ ہے اپنی بعض صفات یعنی سرخی کے ساتھ۔ تو دیکھو اس میں یہ دلالت جو ہے وضع کے اعتبار سے ہے۔
”أَوْ بِحَسَبِ الاِسْتِعْمَالِ“، یا وہ دلالت جو ہے استعمال کے اعتبار سے ہو گی، ”مِثْلُ: أَرْبَعٍ“، جیسے اربعٌ کا لفظ ہے ”فِي: مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“، اس مثال کے اندر، ”فَإِنَّهُ مَوْضُوعٌ لِمَرْتَبَةٍ مُعَيَّنَةٍ مِّنْ مَّرَاتِبِ الْعَدَدِ“، اس لیے کیونکہ یہ اربعہ کا لفظ اس کو وضع کیا گیا ہے ”لِمَرْتَبَةٍ مُعَيَّنَةٍ“، ایک معین مرتبے کے لیے، ایک معین درجے کے لیے ”مِّنْ مَّرَاتِبِ الْعَدَدِ“، عدد کے درجوں میں سے۔ عدد کے درجوں میں سے ایک معین درجے کے لیے اربعہ کا لفظ وضع ہے، اور وہ تین سے بڑا ہے اور پانچ سے چھوٹا ہے، اس معین مرتبے کے لیے اربعہ کا لفظ وضع ہے، یہ کسی وصف کے لیے وضع نہیں ہے۔ تو اس کو وضع کیا گیا ہے عدد کے مراتب میں سے ایک معین مرتبے کے لیے، ”فَلَا وَصْفِيَّةَ فِيهِ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“، تو اس اربعہ کے اندر کوئی وصفیت نہیں ہے وضع کے اعتبار سے، ”بَلْ قَدْ تَعْرِضُهُ الْوَصْفِيَّةُ“، ہاں کبھی کبھار اس کو وصفیت عارض آ جاتی ہے ”كَمَا فِي الْمِثَالِ الْمَذْكُورِ“، جیسے کہ اس مذکورہ مثال میں ہے، کون سی جو اوپر گزری: ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“، اس میں اربعٌ کو وصفیت عارض ہو گئی، پیش آ گئی، خود یہ وصف کے لیے وضع نہیں ہے۔
”فَإِنَّهُ لَمَّا أُجْرِيَ فِيهِ عَلَى النِّسْوَةِ“، یہ عبارت سمجھ لو، ”فَإِنَّهُ“، اس لیے کیونکہ ”لَمَّا“، جب ”أُجْرِيَ“، اس اربعہ کو جاری کیا گیا، اس اربعہ کو جاری کیا گیا ”فِيهِ“، اس مثال میں جو پیچھے گزری: ”مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ أَرْبَعٍ“۔ دیکھو اس مثال پہ نظر رکھو، اس مثال میں اربعٌ کو نسوہ پر جاری کیا گیا یعنی اس کی صفت بنایا گیا۔ اربعہ تو عدد کا نام تھا لیکن یہاں پر اربعہ کو کس پر جاری کر دیا گیا؟ نسوہ پر، جاری کرنے کا کیا معنی؟ اس کی صفت بنایا گیا۔ ”فَإِنَّهُ لَمَّا أُجْرِيَ فِيهِ“، اس لیے کیونکہ یہ جو اربعٌ کا لفظ ہے جب اس کو جاری کیا گیا ”فِيهِ“، اس مذکورہ مثال میں ”عَلَى النِّسْوَةِ“، کس پر جاری کیا گیا؟ نسوہ پر، ”الَّتِي هِيَ مِنْ قَبِيلِ الْمَعْدُودَاتِ لَا الْأَعْدَادِ“، وہ نسوہ جو کہ معدودات کے قبیل سے ہے، اعداد کے قبیل سے نہیں، عدد وہ تو معین مرتبوں کا نام ہے اور نسوہ وہ عدد نہیں ہے وہ تو معدود ہے جن کو گنا جاتا ہے بھئی۔ تو اربعہ کے لفظ کو کس پر جاری کیا گیا؟ نسوہ پر، اور نسوہ وہ تو عدد نہیں ہے بلکہ کیا ہے؟ معدود ہے، تو معلوم ہوا کہ یہاں اس کو وصف کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، عدد کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔
پھر دیکھیے، دیکھو ”لَمَّا أُجْرِيَ فِيهِ عَلَى النِّسْوَةِ“، ”أَجْرَى الشَّيْءَ عَلَى شَيْءٍ“ کا معنی ہوتا ہے ایک شے کو دوسری شے پر جاری کرنا یعنی اس کو اس کی صفت بنانا، ایک شے کو دوسری شے کی صفت بنانا۔ تو یہاں بھی اربعہ کو نسوہ پر جاری کیا گیا یعنی اس کے لیے صفت بنایا گیا۔ ”فَإِنَّهُ لَمَّا أُجْرِيَ فِيهِ عَلَى النِّسْوَةِ“، اس لیے کیونکہ اربعہ کے لفظ کو جب اس مثال کے اندر نسوہ پر جاری کیا گیا، ”الَّتِي هِيَ مِنْ قَبِيلِ الْمَعْدُودَاتِ لَا الْأَعْدَادِ“، وہ نسوہ جو کہ معدودات کی قبیل سے ہے نہ کہ اعداد کی، ”عُلِمَ“، تو یہ بات معلوم ہو گئی، جب اس کو نسوہ پر جاری کیا گیا تو یہ بات معلوم ہو گئی: ”أَنَّ مَعْنَاهُ: مَرَرْتُ بِنِسْوَةٍ مَّوْصُوفَةٍ بِالْأَرْبَعِيَّةِ“، کہ اس کا معنی یہ ہے کہ میں ایسی عورتوں پر گزرا جو موصوف ہو رہی تھیں اربعہ ہونے کے ساتھ بھئی، جو موصوف ہو رہی تھیں؟ معلوم ہوا یہ صفت بن رہا ہے یہاں پر، یہاں عدد مراد نہیں ہے۔
”وَهَذَا مَعْنًى وَصْفِيٌّ عَرَضَ لَهُ فِي الاِسْتِعْمَالِ“، اور یہ ایسا وصفی معنی ہے ”عَرَضَ لَهُ“ جو اس اربعہ کو عارض آ گیا، پیش آیا ہے ”فِي الاِسْتِعْمَالِ“، کس کے اندر؟ استعمال میں، ”لَا أَصْلِيٌّ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“، یہ معنی اصلی نہیں ہے وضع کے اعتبار سے۔ یہ جو اربعٌ میں وصف والا معنی آیا ہے یہ اس کو استعمال کی وجہ سے عارض ہوا ہے، یہ اصلی معنی وضع کے اعتبار سے اصلی نہیں ہے، یہ معنی ہے۔ ”وَهَذَا مَعْنًى وَصْفِيٌّ عَرَضَ لَهُ فِي الاِسْتِعْمَالِ لَا أَصْلِيٌّ بِحَسَبِ الْوَضْعِ“، اس لیے کیونکہ یہ ایسا وصفی معنی ہے جو اس اربعہ کو عارض ہوا ہے استعمال کے اندر نہ کہ یہ اصلی ہے باعتبارِ وضع کے۔
”وَالْمُعْتَبَرُ فِي سَبَبِيَّةِ مَنْعِ الصَّرْفِ هُوَ الْوَصْفُ الْأَصْلِيُّ“، اور معتبر جو ہے منعِ صرف کا سبب ہونے میں ”هُوَ الْوَصْفُ الْأَصْلِيُّ“، وہ وصفِ اصلی ہے، وہ معتبر ہے، وہ منعِ صرف کا سبب بنتا ہے ”لِأَصَالَتِهِ“، اپنے اصل ہونے کی وجہ سے۔ وہ سبب بنتا ہے غیر انصراف کا اپنے اصل ہونے کی وجہ سے، ”لَا الْعَرَضِيُّ لِعَرَضِيَّتِهِ“، نہ کہ عرضی۔ بات کیا ہوئی؟ منعِ صرف کے اندر سبب ہونے میں جو معتبر ہے وہ وصفِ اصلی ہے اپنے اصل ہونے کی وجہ سے، ”لَا الْعَرَضِيُّ“، وصفِ عرضی نہیں ہے ”لِعَرَضِيَّتِهِ“، اپنے عارضی ہونے کی وجہ سے۔ اپنے عارضی ہونے کی وجہ سے یہ عرضی سبب نہیں بنے گا، بات سمجھ میں آ گئی۔ ترجمہ سمجھ میں آیا؟ کہتے ہیں: ”وَالْمُعْتَبَرُ فِي سَبَبِيَّةِ مَنْعِ الصَّرْفِ هُوَ الْوَصْفُ الْأَصْلِيُّ“، اور معتبر جو ہے منعِ صرف کا سبب ہونے میں وہ وصفِ اصلی ہے ”لِأَصَالَتِهِ“، اپنے اصل ہونے کی وجہ سے یہ معتبر ہے، ”لَا الْعَرَضِيُّ“، وصفِ عرضی معتبر نہیں ہے، کیوں نہیں معتبر؟ ”لِعَرَضِيَّتِهِ“، اپنے اپنے عارضی ہونے کی وجہ سے بھئی۔
اچھا، بات ساری سمجھ میں آ گئی۔ چلیے بس بھئی، ”هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ“.