Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-162

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 169
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
گزشتہ سبق میں ہم تَصْحِيحٌ کے قوانین پڑھ رہے تھے۔ میں نے بتلایا تھا آپ کو تَصْحِيحٌ کے سات قوانین ہیں بھئی، سات۔ چھ قوانین ہم نے لکھ لیے تھے، مثالیں بھی آ گئی تھیں۔ آج قانون نمبر سات پڑھیں گے بھئی۔ قانون نمبر سات، لکھیے بھئی آگے لکھیے قانون نمبر سات: اگر ایک سے زیادہ فریقوں پر کسر واقع ہو رہی ہو، تو عَدَدِ رُؤُوسٍ میں نسبت دیکھیں۔ اگر تَبَايُنٌ کی نسبت ہو، تو ایک عَدَدِ رُؤُوسٍ کو دوسرے عَدَدِ رُؤُوسٍ کے ساتھ ضرب دے دیں۔ حاصل ضرب اور اگلے عَدَدِ رُؤُوسٍ میں پھر نسبت دیکھو۔ اگر پھر تَبَايُنٌ کی نسبت ہے، تو پھر دونوں کو آپس میں ضرب دے دو۔ پھر حاصل ضرب اور اگلے عَدَدِ رُؤُوسٍ میں نسبت دیکھو۔ اگر تَبَايُنٌ کی نسبت ہو، تو پھر ضرب دے دیں۔ یہ سلسلہ اسی طرح چلے گا یہاں تک کہ سارے عَدَدِ رُؤُوسٍ پورے ہو جائیں۔ آخر میں جو حاصل ضرب آئے اسے پورے مسئلہ میں ضرب دے دو، تو مسئلہ کی تَصْحِيحٌ ہو گئی۔ اب مثال لکھیے بھئی۔ گزشتہ سبق تک تیرہ مثالیں ہوئی تھیں بھئی، اب مثال نمبر چودہ: اسی طرح میت بنائیں بھئی۔ وارث جو ہیں: چار زَوْجَاتٌ ہیں، چار بیویاں ہیں، تین جَدَّاتٌ ہیں، اور پانچ چچا ہیں۔ چچا تایا ایک ہی ہیں بھئی، ایک ہی حکم ہے سب کا۔ پانچ چچا ہیں۔ اب حصے کیا کیا بنیں گے بھئی؟ زَوْجَاتٌ، زَوْجَةٌ بیوی آپ نے پڑھا ذَوِي الْفُرُوضِ میں سے ہے بھئی، اور میت کی اولاد نہ ہو تو پھر بیوی کو کتنا ملتا ہے؟ رُبُعٌ ملتا ہے، اس کے نیچے رُبُعٌ لکھو بھئی چوتھا حصہ۔ دادیوں کا تو ایک ہی حصہ ہے آپ جانتے ہیں بھئی سُدُسٌ ہے جبکہ اس میں ساری شرائط پوری ہوں، یہاں تمام شرائط پوری ہیں ان کو سُدُسٌ دے دو۔ اور چچا بھئی، چچوں کا حصہ آپ نے ذَوِي الْفُرُوضِ میں پڑھا تھا؟ نہیں، یہ عَصَبَاتٌ میں سے ہے بھئی۔ قدوری کے اندر عَصَبَاتٌ کی بھی تفصیل آ جائے گی کون کون عَصَبَةٌ ہوتے ہیں، سمجھ میں آیا؟ سب سے پہلا درجہ بیٹے کا ہے، پوتے کا ہے، پھر اس کے بعد باپ کا ہے، وہاں ترتیب آ جائے گی بھئی۔ اچھا تو چچوں کے نیچے لکھ لو بھئی عَصَبَةٌ۔ لکھ لیا؟ اب دیکھیے بھئی دو ہی حصے ہیں صرف بھئی، ایک رُبُعٌ ہے اور ایک سُدُسٌ، عَصَبَةٌ کو تو باقی مال دے دیا کرتے ہیں۔ تو بتلائیے یہ ایک ہی نوع کے ہیں یا الگ الگ انواع کے؟ الگ۔ رُبُعٌ ہے نوع اول میں سے اور سُدُسٌ ہے نوع ثانی میں سے۔ اور آپ نے قانون نمبر پانچ پڑھا تھا بھئی کہ نوع اول کا رُبُعٌ نوع ثانی کے کسی کے ساتھ بھی جمع ہو جائے تو مسئلہ کس سے نکلے گا؟ بارہ سے مسئلہ بنے گا بھئی، بارہ سے بنائیے مسئلہ۔ اب دیکھیے کہ بارہ کا رُبُعٌ یعنی چوتھا حصہ بیویوں کو دینا ہے۔ چوتھا حصہ کتنا بنے گا بارہ کا؟ تین، تو تین لکھیے بھئی زَوْجَاتٌ کے نیچے۔ بارہ کا سُدُسٌ یعنی چھٹا حصہ کتنا بنے گا؟ دو، تو یہ دو جَدَّاتٌ کا حصہ ہوا ان کے نیچے دو لکھو۔ اور چچوں کو باقی ملے گا بارہ میں سے: تو تین اور دو کتنے ہوئے؟ پانچ، باقی کتنے رہ گئے؟ سات، تو چچوں کو سات مل گیا۔ اب دیکھیے کسر آ رہی ہے کہیں کہ کسر نہیں آ رہی بھئی: بیویاں ہیں چار اور حصہ کتنا؟ تین، تین چار میں تقسیم پورا نہیں ہو سکتا، کسر آ رہی ہے۔ آگے جَدَّاتٌ کا حصہ ہے دو اور وہ ہیں تین، یہاں بھی کسر آ رہی ہے۔ چچا ہیں پانچ اور ان کا حصہ ہے سات، سات بھی پانچ میں تقسیم نہیں ہو سکتے، یہاں بھی کسر آ رہی ہے۔ اب اس کو ختم کریں گے، تَصْحِيحٌ کریں گے مسئلہ کی۔ سب سے پہلے کیا کرو؟ عَدَدِ رُؤُوسٍ اور سِهَامٌ میں نسبتیں دیکھو بھئی۔ اگر کہیں تَوَافُقٌ کی نسبت ہے، کس کی نسبت ہے؟ تَوَافُقٌ کی نسبت ہے تو عَدَدِ رَأْسٍ کی جگہ اس کا وَفْقٌ نکال کر رکھ دیں گے بھئی۔ کیا کریں گے؟ عَدَدِ رُؤُوسٍ کی جگہ وَفْقٌ نکال لیں گے، یہ عمل سب سے پہلے ہم نے کرنا ہے۔ تو تین اور چار میں تَوَافُقٌ ہے؟ نہیں، ان میں تو تَبَايُنٌ ہے۔ آگے دیکھا بھئی جَدَّاتٌ تین ہیں حصے دو، ان کے اندر بھی کون سی نسبت ہے؟ تَبَايُنٌ ہے۔ چچا ہیں پانچ اور ان کے حصے ہیں سات، ان میں بھی کون سی نسبت ہے؟ تَبَايُنٌ ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تَبَايُنٌ کی نسبت یاد بھی ہے یا بھول گئے ہیں بھئی؟ کہ ایک عدد بڑا ہے ایک چھوٹا ہے اور بڑا عدد چھوٹے سے پورا تقسیم نہیں ہوتا، اور کوئی تیسرا عدد بھی ایسا نہیں ہے جو ان دونوں کو کیا کر دے؟ تقسیم کر دے، تو ان میں تَبَايُنٌ کی نسبت ہے۔ اچھا بھئی سارے عَدَدِ رُؤُوسٍ اور ان کے حصوں کے اندر تَوَافُقٌ کسی میں بھی نہیں ہے۔ اگر تَوَافُقٌ ہوتا تو عَدَدِ رُؤُوسٍ کی جگہ ہم کیا رکھ دیتے؟ اس کا وَفْقٌ رکھ دیتے بھئی۔ تو اب ایک عَدَدِ رُؤُوسٍ کو دوسرے میں کیا کر دو؟ ضرب دے دو۔ زَوْجَاتٌ ہیں چار، جَدَّاتٌ ہیں تین، چار کو تین سے ضرب دی کتنا آیا؟ بارہ۔ پھر بارہ اور پانچ کے اندر نسبت دیکھو، تَوَافُقٌ کی نسبت ہے ان میں؟ ان میں بھی تَوَافُقٌ کی نسبت نہیں ہے، تو اب پھر پورے کو پورے سے ضرب دے دو: بارہ کو پانچ سے ضرب دی کیا آیا؟ ساٹھ آ گیا۔ اب اس ساٹھ کو پورے مسئلہ سے ضرب دے دو بھئی ساٹھ کو۔ سب سے پہلے اوپر جو مخرج تھا بارہ اس کے ساتھ ساٹھ کو ضرب دیں بھئی: سات سو بیس۔ تو اب وہ تا لکھیں، یہ تا ہے تَصْحِيحٌ کی تا بھئی، سمجھ میں آیا؟ تَصْحِيحٌ کی تا ہے، تو اس کے اوپر نقطے نہیں لکھنے بس تا لکھ کر اوپر سات سو بیس لکھ دیں بھئی۔ اور نیچے ہر ایک کے حصے کو بھی اسی طرح ساٹھ سے ضرب دے دو: زَوْجَاتٌ کا حصہ ہے تین، اس کو ساٹھ سے ضرب دی ایک سو اسی بن گیا، تین کے نیچے ایک سو اسی لکھیں۔ جَدَّاتٌ کا حصہ دو تھا اس کو بھی ساٹھ سے ضرب دیں ایک سو بیس ہوا، دو کے نیچے ایک سو بیس لکھیں۔ چچا کے حصے سات ہیں، سات کو بھی ساٹھ سے ضرب دے دی، چار سو بیس حصے بن گئے، یہ سات کے نیچے لکھ دیں بھئی۔ اب دیکھو بھئی مسئلہ کی تَصْحِيحٌ ہو گئی بھئی، یعنی کل مال کے کتنے حصے کر لیں گے؟ سات سو بیس حصے کریں گے: ایک سو اسی بیویوں کو، ایک سو بیس جَدَّاتٌ کو اور چار سو بیس چچوں کو۔ پھر اس میں سے دیکھیے بھئی کسر آ رہی تھی اب وہ کسر ختم ہو گئی: زَوْجَاتٌ چار ہیں ان کو ایک سو اسی حصہ ملا، ہر ایک کے حصہ میں کتنا آیا؟ پینتالیس بن جاتا ہے۔ دیکھو عَدَدِ رَأْسٍ سے تقسیم کر دیا کرو کل حصے کو تو ایک آدمی کا حصہ نکل آتا ہے۔ تو ایک سو اسی کو چار سے تقسیم کیا پینتالیس آیا بھئی، تو ہر ایک بیوی کو پینتالیس ملے گا۔ جَدَّاتٌ تین ہیں اور ان کو ایک سو بیس حصہ ملا ہے تو ہر ایک کو کتنا ملے گا تین میں سے؟ چالیس مل جائے گا۔ اور چچا پانچ ہیں ان کو چار سو بیس حصہ ملا، اس کو ذرا تقسیم کرو پانچ سے، جی؟ چوراسی بنتا ہے؟ تو چلو چوراسی ملے گا ہر ایک چچا کو بھئی۔ آگے لکھیے مثال نمبر پندرہ: میت بنائیے۔ وارث جو ہیں: دو بیویاں ہیں دو زَوْجَاتٌ، چھ جَدَّاتٌ ہیں دادیاں وغیرہ، دس بَنَاتٌ ہیں بھئی بیٹیاں، اور سات چچا ہیں بھئی أَعْمَامٌ۔ میں نے بتلایا چچا تایا ایک ہی حکم ہے بھئی۔ اب دیکھیے زَوْجَاتٌ کو اولاد نہ ہو تو رُبُعٌ ملتا ہے لیکن یہاں اولاد ہے بھئی، بیٹیاں موجود ہیں تو اب کتنا ملے گا؟ ثُمُنٌ ملے گا، ثُمُنٌ لکھو زَوْجَاتٌ کے نیچے۔ جَدَّاتٌ کو سُدُسٌ ملتا ہے صرف بھئی شرائط جب پوری ہوں، شرائط پوری ہیں۔ بَنَاتٌ بھئی اگر ایک اکیلی ہو اسے کتنا ملتا ہے؟ نِصْفٌ ملتا ہے، اور دو یا دو سے زیادہ ہوں تو ثُلُثَانِ ملتا ہے، ان کے نیچے ثُلُثَانِ لکھو۔ اور چچا عَصَبَةٌ ہیں وہ باقی مال ان کو ملے گا بھئی جتنا بچ جائے گا۔ اب دیکھیے کیا کیا آئے: ثُمُنٌ، سُدُسٌ اور ثُلُثَانِ۔ یہ ایک ہی نوع کے ہیں یا الگ الگ انواع کے؟ الگ الگ نوع کے ہیں۔ ثُمُنٌ ہے نوع اول کا اور سُدُسٌ اور ثُلُثَانِ ہیں نوع ثانی کے۔ اور قانون نمبر چھ پڑھا تھا آپ نے کہ اگر نوع اول کا ثُمُنٌ نوع ثانی کے کسی کے ساتھ بھی جمع ہو جائے تو مسئلہ کتنے سے بنے گا؟ چوبیس سے بنے گا بھئی۔ تو چوبیس اوپر لکھیے۔ اب چوبیس میں سے ثُمُنٌ یعنی آٹھواں حصہ کتنا بنے گا، آٹھ سے تقسیم کر دو؟ تین آ گیا، تین مل گیا بیویوں کو زَوْجَاتٌ کو۔ جَدَّاتٌ کو چھٹا حصہ دینا ہے، چوبیس کا چھٹا حصہ نکالو: چھ سے تقسیم کیا چار آیا بھئی، چار مل گیا جَدَّاتٌ کو۔ بیٹیوں کو دو ثُلُثٌ دینے ہیں، چوبیس کا ایک ثُلُثٌ کتنا بنتا ہے؟ آٹھ، تو دو ثُلُثٌ یعنی سولہ مل جائیں گے بیٹیوں کو۔ اور باقی دیں گے چچوں کو بھئی: تو بیویوں کا حصہ تین، جَدَّاتٌ کا چار، چار اور تین سات، سات اور بَنَاتٌ کا حصہ سولہ، سات اور سولہ تیئیس، چوبیس میں سے تیئیس نکالے کتنے رہ گئے؟ ایک، ایک حصہ صرف چچوں کو مل جائے گا۔ اب دیکھیے مسئلے درست ہو رہے ہیں یا کسر آ رہی ہے کہیں پر: زَوْجَاتٌ ہیں دو اور حصے کتنے ہیں؟ تین، تین دو میں پورا تقسیم نہیں ہو سکتا کسر آ گئی۔ اچھا جَدَّاتٌ بھئی، چھ جَدَّاتٌ ہیں اور چار حصے ہیں، چار حصے چھ میں تقسیم نہیں ہو سکتے ادھر بھی کسر آ گئی۔ آگے دیکھیے بَنَاتٌ ہیں دس اور ان کو حصے ملے سولہ، سولہ بھی دس میں پورے تقسیم نہیں ہو سکتے کسر آ گئی۔ آگے چچا سات ہیں اور ایک حصہ ملا، ایک بھی سات میں تقسیم نہیں ہو سکتا پھر کسر آ گئی۔ تو اب تَصْحِيحٌ کی ضرورت پیش آ گئی۔ تو سب سے پہلے کیا عمل کرنا پڑتا ہے؟ عَدَدِ رُؤُوسٍ اور سِهَامٌ میں نسبتیں دیکھنی ہیں اور جہاں تَوَافُقٌ آ رہا ہے وہاں عَدَدِ رُؤُوسٍ کو اٹھا کر کیا سمجھنا ہے، کیا رکھنا ہے وہاں؟ وَفْقٌ کو رکھنا ہے، وَفْقٌ بھئی۔ تو دیکھیے بھئی کہاں تَوَافُقٌ کی نسبت ہے: زَوْجَاتٌ ہیں دو حصے ہیں تین، کون سی نسبت؟ یہ تَبَايُنٌ ہے اسی طرح رہے گا۔ جَدَّاتٌ ہیں چھ اور حصے ہیں چار، کون سی نسبت ہے؟ تَوَافُقٌ، یہاں تَوَافُقٌ آ گیا بھئی۔ تو ایک ہی عدد سے دونوں تقسیم ہو جاتے ہیں، کون سا عدد؟ دو، تو اس دو سے اب کس کو تقسیم کرو؟ عَدَدِ رُؤُوسٍ یعنی چھ کو تقسیم کر دو کتنا آیا؟ تین۔ تو تین آ گیا یہ جَدَّاتٌ کے پاس کہیں چھوٹا سا کر کے لکھ لو تاکہ آپ کو یاد رہے، یہ وَفْقٌ ہے اب چھ کے بجائے یہاں تین سمجھنا ہے آپ نے بھئی۔ اچھا بَنَاتٌ آگے ہیں دس اور حصے کتنے؟ سولہ۔ ان میں کون سی نسبت ہے؟ تَوَافُقٌ ہے بھئی، سولہ دس سے پورا تقسیم نہیں ہوتا البتہ ایک اور عدد ہے دو جس سے دونوں کیا ہو جاتے ہیں؟ تقسیم۔ تو اب دس کا وَفْقٌ نکالو ذرا بھئی، دو سے تقسیم کرو کتنا آیا؟ پانچ۔ تو بس بَنَاتٌ کی جگہ اب پانچ سمجھنا بھئی۔ چچا ہیں سات حصہ ہے ایک، یہاں بھی اسی طرح رہے گا۔ اب کیا کرو؟ عَدَدِ رُؤُوسٍ کو آپس میں دیکھنا ہے نسبتوں کو بھئی۔ زَوْجَاتٌ کتنی؟ دو۔ اور جَدَّاتٌ کو تین سمجھو، چھ کا وَفْقٌ ہم نے تین نکالا تھا بھئی۔ تو زَوْجَاتٌ ہوئیں دو، جَدَّاتٌ کتنی ہیں؟ تین۔ تین اور دو میں کون سی نسبت؟ تَبَايُنٌ ہے، تو کل کو کل میں ضرب دے دو، دو تیے چھ، چھ آ گیا۔ آگے بَنَاتٌ کتنی ہیں؟ اس کا دس کا وَفْقٌ کتنا نکالا تھا؟ پانچ۔ چھ اور پانچ میں کون سی نسبت؟ تَبَايُنٌ ہے، پھر ایک دوسرے میں ضرب دے دو، چھ پنجے تیس۔ اب تیس دیکھو اور آگے سات، تیس اور سات میں کون سی نسبت ہے؟ یہاں بھی تَبَايُنٌ ہے، تو پھر کل کو کل میں ضرب دے دو: تیس کو سات سے ضرب دو کیا آیا؟ دو سو دس۔ اب اس دو سو دس کو سارے مسئلہ میں ضرب دے دیں گے ہم بھئی۔ سب سے پہلے مخرج چوبیس میں ضرب دیں بھئی: پانچ ہزار چالیس بھئی۔ تو آگے وہ تَصْحِيحٌ کی تا لکھیں اور پانچ ہزار چالیس اس میں لکھیں، پانچ صفر چار صفر۔ یہ کتنے سے ضرب دی ہے مخرج کو؟ مخرج تو چوبیس ہے کتنے سے ضرب دی اس کو؟ دو سو دس۔ اب اسی دو سو دس کو نیچے زَوْجَاتٌ کا حصہ ہے تین اس سے بھی ضرب دو: چھ سو تیس۔ زَوْجَاتٌ کے نیچے لکھو بھئی چھ سو تیس۔ جَدَّاتٌ کا حصہ ہے چار اس کو بھی دو سو دس میں ضرب دو بھئی: آٹھ سو چالیس بھئی، جَدَّاتٌ کے نیچے لکھو آٹھ سو چالیس۔ اسی دو سو دس کو آگے بَنَاتٌ کا حصہ ہے سولہ اس میں بھی ضرب دے دو: تین ہزار تین سو ساٹھ، یہ بَنَاتٌ کے نیچے لکھا۔ چچا کا حصہ ایک ہے اس کو بھی دو سو دس سے ضرب دو دو سو دس ہی آیا، تو چچا کے نیچے دو سو دس لکھو۔ اب ذرا سارے نیچے والے حصے جمع کر کے دیکھو پانچ ہزار چالیس بنتے ہیں؟ چھ سو تیس جمع آٹھ سو چالیس جمع تین ہزار تین سو ساٹھ جمع دو سو دس، پانچ ہزار چالیس پورے ہو گئے بھئی۔ دیکھا مسئلہ کی تَصْحِيحٌ ہو گئی بھئی۔ تو کل مال کے کتنے حصے کر لیں گے؟ پانچ ہزار چالیس حصے کریں گے: اس میں سے چھ سو تیس بیویوں کا حصہ، آٹھ سو چالیس دادیوں کا حصہ، تین ہزار تین سو ساٹھ بیٹیوں کا حصہ اور دو سو دس چچوں کا حصہ بھئی۔ آگے لکھیے مثال نمبر سولہ: اسی طرح میت بنائیے بھئی۔ وارث جو ہیں: زَوْجَةٌ ہے ایک بیوی، چھ بھئی، تین بہنیں۔ اچھا زَوْجَةٌ کا حصہ اگر میت کی اولاد نہ ہو تو کتنا ہوتا ہے؟ رُبُعٌ ہوتا ہے، زَوْجَةٌ کے نیچے رُبُعٌ لکھو چوتھا حصہ۔ بھئی بہنیں بھئی، یہ عَصَبَةٌ بن جاتے ہیں۔ کیا بن جاتے ہیں؟ عَصَبَةٌ۔ تو یوں کرو ان کے نیچے بھئی بھئی کے نیچے سے شروع کریں بہنوں کے نیچے تک ایک لکیر کھینچ دو بھئی۔ دونوں کے نیچے لکیر کھینچ دی؟ اچھا اب اس لکیر کے شروع میں لکھ دو عَصَبَةٌ نیچے اس کے۔ یہ سارے کیا بن گئے؟ بھئی جب آ گئے تو بہنوں کو انہوں نے کیا بنا دیا اپنے ساتھ؟ عَصَبَةٌ بنایا، یہ سارے عَصَبَةٌ ہو گئے، یعنی یہ باقی مال لے جائیں گے۔ اور پھر بھئی بہنوں میں مال کس طرح تقسیم ہوتا ہے؟ ہر بھئی کو بہن سے دگنا حصہ ملتا ہے، یعنی ایک بھئی دو بہنوں کے برابر ہوتا ہے۔ تو چھ بھئی کتنی بہنوں کے برابر ہوئے؟ بارہ بہنوں کے برابر۔ تو بارہ یہ ہوئے اور تین بہنیں بھی ساتھ ملاؤ کتنے ہو گئے؟ پندرہ۔ تو یہاں یوں سمجھو، اسی عَصَبَةٌ سے آگے ذرا کر کے لکھ دو پندرہ، یہ عَدَدِ رُؤُوسٍ یہاں بن گیا بھئی یوں سمجھو۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ میں نے بتلایا تھا اخیافی بھئی بہنوں میں برابری کے ساتھ مال تقسیم ہوتا ہے، باقی سب میں مذکر کے لیے مؤنث سے دگنا ہوتا ہے۔ تو اب ان میں جب ہم مال تقسیم کریں گے کیسے کریں گے؟ ہر بھئی کو بہن سے دگنا دینا ہے۔ تو چھ بھئی کتنی بہنوں کے برابر؟ بارہ، اور تین بہنیں بھی ہیں الگ، بارہ اور تین پندرہ۔ تو یوں سمجھو یہاں پندرہ بہنیں ہیں۔ کتنی بہنیں ہیں؟ پندرہ بہنیں ہیں۔ اچھا، اب بھئی کتنے حصے ہیں یہاں پر؟ ایک ہی ہے رُبُعٌ بھئی۔ ذَوِي الْفُرُوضِ میں سے صرف بیوی ہے، کتنا حصہ ہے اس کا؟ رُبُعٌ۔ تو رُبُعٌ ہے اس کا عدد ہے أَرْبَعَةٌ بھئی، اسی سے سارا مسئلہ بن جائے گا بھئی۔ چار سے مسئلہ بنا لو بھئی۔ چار اوپر مخرج لکھو، چار میں سے ایک حصہ یعنی چوتھا حصہ بیوی کو ملے گا، ان کے نیچے ایک لکھو بھئی۔ اور باقی کتنا ہے؟ چار میں سے ایک نکالا کتنے رہ گئے؟ تین حصے، یہ تین حصے مل جائیں گے وہ بھئی بہنوں کو بھئی، ان کے نیچے تین لکھو۔ ایک لائن میں لکھنا بھئی، ایک اور تین برابر ہوں ایک دوسرے کے۔ بیوی کا حصہ ایک ان کا حصہ تین برابر میں بھئی، ایک وقت میں جو میں لکھوایا کروں وہ برابر میں لکھا کریں بھئی، اگر ایک کے نیچے کچھ ہم نیچے زیادہ آ گئے ہیں تو دوسرے کے نیچے ایک سطر چھوڑ دیا کرو۔ اچھا، اب دیکھو بھئی بیوی ایک ہے اس کو ایک حصہ ملا بھئی وہاں تک کسر نہیں ہے، لیکن بھئی بہنوں میں دیکھو وہ ہیں پندرہ عَدَدِ رُؤُوسٍ وہاں، اور حصے کتنے ہیں؟ تین، اور تین کو پندرہ میں تقسیم نہیں کر سکتے، کسر آ گئی۔ اب پھر اسی طرح کیا کریں گے مسئلہ کی؟ تَصْحِيحٌ کریں گے۔ تو دیکھیے بھئی سب سے پہلے دیکھو کہیں تَوَافُقٌ کی نسبت ہے یا نہیں عَدَدِ رُؤُوسٍ اور سِهَامٌ میں۔ بیوی بھی ایک حصہ بھی ایک، یہاں تو کسر ہی نہیں ہے۔ اچھا آگے بھئی بھئی بہنوں کا عَدَدِ رُؤُوسٍ کتنا؟ پندرہ، اور حصہ کتنا؟ تین۔ تو پندرہ تین سے تقسیم ہو جاتا ہے، تو تقسیم کر دیں گے بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ اور وہاں حاصل تقسیم لکھ دو کنارے پر تاکہ یاد رہے بھئی آپ کو، یا نہ لکھو بے شک بس یاد رکھو۔ تو کیا آیا؟ پانچ آیا۔ زَوْجَاتٌ تو ہے ایک، بس اب اس پانچ کو ہی أَصْلِ مَسْأَلَةٍ کے اندر ضرب دے دو تو مسئلہ کی تَصْحِيحٌ ہو جائے گی۔ پانچ کو مخرج یعنی چار کے ساتھ ضرب دی کیا آیا؟ بیس آیا، تو وہ تَصْحِيحٌ کی تا لکھو، تا کے اندر بیس لکھ دو۔ پانچ کے ساتھ کس کو ضرب دی تھی؟ مخرج کو، سارے مسئلے کو ضرب دینی ہے۔ نیچے زَوْجَةٌ کا حصہ ایک ہے اس کو بھی پانچ سے ضرب دو، پانچ ہی آیا نیچے پانچ لکھ دو۔ بھئی بہنوں کا کتنا حصہ تھا؟ تین تھا، اس کو پانچ سے ضرب دے دو کتنا لکھو اس کے نیچے؟ پندرہ اس کے نیچے لکھ دو۔ تو مخرج کیا بن گیا، تَصْحِيحٌ کس سے ہوئی؟ بیس سے۔ اور حصے بھی کتنے ہیں؟ پانچ زَوْجَةٌ کے اور پندرہ بھئی بہنوں کے، یہ بھی بیس ہو گئے، مسئلہ ٹھیک۔ اب دیکھو وہ جو تقسیم ہے وہ بھی صحیح ہو جائے گی کیونکہ پندرہ ہی عَدَدِ رُؤُوسٍ ہیں اور پندرہ ہی حصے بن گئے۔ تو اب پندرہ میں سے کیسے کریں گے تقسیم بھئی بہنوں کے اندر؟ بہنوں کو ایک ایک، بھائیوں کو دو دو حصے دے دو۔ بھئی ہیں چھ تو ان کو دو دو ہر ایک کو دیا کتنے حصے ہو گئے؟ بارہ، اور تین حصے بہنوں کے، پندرہ پورے ہو گئے بھئی، کسر ختم ہو گئی۔ آگے لکھیے مثال نمبر سترہ: میت بنائیے اسی طرح۔ ورثہ جو ہیں: ایک زَوْجَةٌ ہے اور چھ بھئی ہیں صرف بھئی، زَوْجَةٌ اور چھ بھئی۔ بھئی زَوْجَةٌ کو جب میت کی اولاد نہ ہو اسے کتنا حصہ ملتا ہے؟ رُبُعٌ ملتا ہے، رُبُعٌ لکھو زَوْجَةٌ کے نیچے۔ اور بھئی جو ہیں وہ عَصَبَةٌ ہیں، ان کے نیچے عَصَبَةٌ لکھ دو۔ تو ذَوِي الْفُرُوضِ میں سے صرف ایک ہے اور آپ نے پڑھا ہے صرف ایک ہو تو عموماً اسی سے مسئلہ بن جاتا ہے، تو رُبُعٌ کا عدد کیا ہے؟ چار، چار سے ہی مسئلہ بنا لو۔ چار اوپر لکھو۔ چار کا چوتھا حصہ کتنا بنے گا؟ ایک، زَوْجَةٌ کے نیچے لکھو ایک۔ اچھا ما بقیہ سارے عَصَبَةٌ لے جاتے ہیں: چار میں سے ایک زَوْجَةٌ کو دیا باقی کتنے بچے؟ تین، تو تین لکھ دو بھائیوں کے نیچے۔ اچھا اور بھئی کتنے ہیں؟ چھ۔ زَوْجَةٌ کو تو ایک حصہ ملا وہ لے لے گی، بھئی چھ ہیں اور حصے ہیں تین، تو یہاں تین حصے چھ بھائیوں میں تقسیم نہیں ہو سکتے کسر آ گئی۔ تو اب کیا کریں گے؟ حصے اور عَدَدِ رُؤُوسٍ میں ذرا نسبت دیکھو: چھ اور تین بھئی۔ چھ کیا ہو جاتا ہے تین سے؟ تقسیم ہو جاتا ہے، تو چھ کو تین سے تقسیم کرو کیا آیا؟ دو۔ اب اس دو کو أَصْلِ مَسْأَلَةٍ میں ضرب دے دو۔ اوپر مخرج چار سے ضرب دی کیا آیا؟ آٹھ، تو آگے تا لکھو، تا کے اندر آٹھ، یہ تَصْحِيحٌ ہو گئی۔ اور نیچے حصوں کو بھی دو سے ضرب دے دو: زَوْجَةٌ کا حصہ ایک ہے دو سے ضرب دی کیا آیا؟ دو، نیچے دو لکھ دو۔ بھائیوں کا کتنا حصہ تھا؟ تین، تین کو بھی اب دو سے ضرب دے دو کتنا آیا؟ چھ، ان کے نیچے چھ لکھ دو۔ اچھا زَوْجَةٌ کے حصے دو، بھائیوں کے حصے چھ، آٹھ حصے، تَصْحِيحٌ بھی آٹھ سے ہوئی، یہ برابر ہیں۔ نیز بھئی کتنے تھے؟ چھ، اور حصے بھی کتنے آئے؟ چھ، تو ہر ایک کو کتنا دے دیں گے؟ ایک ایک حصہ، کسر ختم ہوئی مسئلہ صحیح ہوا۔ اگلی مثال نمبر اٹھارہ: میت اسی طرح بنائیے۔ ورثہ ہیں بھئی: تین بَنَاتٌ اور تین چچا یا أَعْمَامٌ لکھ لیں۔ اچھا میت کی بَنَاتٌ ہوں صرف بھئی، بھئی نہ ہوں، یَرْحَمُکَ اللّٰهُ، ایک ہو تو اسے کتنا ملتا ہے؟ نِصْفٌ، اور دو یا زیادہ ہوں تو ثُلُثَانِ، ان کے نیچے ثُلُثَانِ لکھو بھئی۔ اور چچا آپ جانتے ہیں بھئی ذَوِي الْفُرُوضِ میں نے بارہ لکھوائے تھے چچا کا کوئی ذکر تھا؟ نہیں۔ ہاں یہ عَصَبَةٌ میں سے ہے بھئی، اور میں نے بتایا عَصَبَةٌ کی پوری تفصیل قدوری میں آئے گی وہاں آپ کو پتا چل جائے گا کون کب عَصَبَةٌ بنے گا اور کب نہیں بنے گا۔ اچھا اب ثُلُثَانِ آیا، اور کوئی ذَوِي الْفُرُوضِ ہی نہیں ایک ہی حصہ ہے ثُلُثَانِ۔ تو یہ ثُلُثَانِ کا عدد کون سا ہے؟ تین بھئی، ثُلُثٌ کا عدد کیا ہے؟ تین، اسی سے ثُلُثَانِ بنا، تو تین سے مسئلہ بناؤ بھئی۔ تین مخرج لکھو۔ تین میں سے دو ثُلُثٌ دینے ہیں بَنَاتٌ کو، کتنے بنے؟ دو بھئی، ایک ثُلُثٌ ایک ہے تو دو ثُلُثٌ دو ہو گئے۔ دو لکھو بَنَاتٌ کے نیچے۔ باقی کتنا بچا تین میں سے؟ ایک، وہ چچا کے نیچے لکھو۔ اب نسبتیں دیکھو بھئی: دو حصے تین بَنَاتٌ میں پورے تقسیم ہو سکتے ہیں؟ نہیں، کسر آ گئی۔ اور ایک حصہ تین چچوں میں تقسیم نہیں ہو سکتا، یہاں بھی کسر آ گئی۔ تو اب کیا کرو؟ بھئی کسی کا وَفْقٌ نکلتا ہے؟ بَنَاتٌ ہیں تین حصے ہیں دو، تو دو اور تین میں تَبَايُنٌ ہے یہ اسی طرح رہے گا۔ چچا ہیں تین اور حصہ ہے ایک، یہاں بھی کوئی وَفْقٌ وغیرہ نہیں نکال سکتے۔ تو اب عَدَدِ رُؤُوسٍ میں نسبت دیکھو ذرا بھئی: بَنَاتٌ بھی تین، چچا بھی تین، یعنی تَمَاثُلٌ کی نسبت ہے۔ اور جب تَمَاثُلٌ کی نسبت ہو تو کسی ایک عدد کو پکڑو بس۔ اگر تَبَايُنٌ ہوتا تو دونوں کو ضرب دیتے اور پھر أَصْلِ مَسْأَلَةٍ میں ضرب دیتے ہم حاصل ضرب کو، لیکن یہاں دونوں ایک جیسے ہیں تو کسی ایک کو پکڑ کے أَصْلِ مَسْأَلَةٍ میں ضرب دے دو۔ تین کو تین سے ضرب دی کیا آیا اوپر؟ نو بھئی، تو تَصْحِيحٌ کی تا لکھو اور اس میں نو لکھ دو۔ اور نیچے حصوں کو بھی تین سے ضرب دے دو: بَنَاتٌ کے دو حصے ہیں اس کو تین سے ضرب دی کیا آیا؟ چھ، ان کے نیچے چھ لکھیں۔ چچا کا ایک حصہ ہے اس کو تین سے ضرب دی تین آیا، اس کے نیچے تین لکھیں۔ چھ حصے بَنَاتٌ کے، تین حصے چچا کے، کل کتنے ہوئے؟ نو، اور تَصْحِيحٌ بھی کتنے سے ہو رہی ہے؟ نو۔ اور نیز وہ کسر بھی ختم ہو گئی: بَنَاتٌ کو چھ حصے ملے اور بَنَاتٌ ہیں تین، ہر بِنْتٌ کو کتنا ملے گا؟ دو۔ چچا ہیں تین اور حصے بھی تین ہیں تو ہر چچا کو کتنا ملے گا؟ ایک بھئی۔ آگے لکھیے مثال نمبر انیس: اسی طرح میت بنائیے۔ وارث جو ہیں لکھیے: ایک ہے جَدَّةٌ، چھ حقیقی بہنیں ہیں، اور نو اخیافی بہنیں ہیں۔ اچھا اب جَدَّةٌ کو کتنا حصہ ملتا ہے؟ سُدُسٌ، شرائط جب پوری ہوں، شرائط پوری ہیں بھئی، سُدُسٌ لکھیے۔ اچھا حقیقی بہنیں جب ہوں تو کتنا ملے گا انہیں؟ ثُلُثَانِ، دو یا دو سے زیادہ ہوں تو ثُلُثَانِ۔ اور اخیافی بہنیں، اخیافی بہن کی کتنی حالتیں آپ نے پڑھی تھیں بھئی؟ تین حالتیں تھیں: انہیں کبھی سُدُسٌ ملتا ہے، کبھی ثُلُثٌ ملتا ہے اور کبھی محروم رہتی ہیں۔ اگر ایک اخیافی بھئی ہے یا ایک اخیافی بہن ہے اور میت کی کوئی اولاد نہ ہو، نیز میت کا باپ یا دادا بھی موجود نہ ہو، تو اس اخیافی بھئی یا بہن کو سُدُسٌ ملتا ہے۔ کتنا ملتا ہے؟ سُدُسٌ۔ اور اگر اسی حالت میں، یعنی اولاد، باپ اور دادا کی غیر موجودگی میں، اولاد بھی نہیں ہے یہاں پر دیکھو، باپ بھی نہیں ہے، دادا بھی نہیں ہے، اور اخیافی بھئی بہن ایک سے زائد ہوں تو انہیں کتنا ملے گا؟ ثُلُثٌ ملتا ہے۔ تو یہاں پر بھی انہیں کیا مل جائے گا؟ ثُلُثٌ مل جائے گا۔ تو ان کے نیچے ثُلُثٌ لکھو۔ اب دیکھیے بھئی کیا کیا حصے بنے: سُدُسٌ، ثُلُثَانِ اور ثُلُثٌ۔ ایک ہی نوع کے ہیں یا الگ الگ انواع کے؟ ایک ہی نوع کے ہیں، تو پھر سب سے چھوٹے سے مسئلہ بن جاتا ہے۔ اور ان میں سب سے چھوٹا کیا ہے؟ سُدُسٌ ہے، اور سُدُسٌ کا عدد کیا ہے؟ چھ۔ بس چھ سے مسئلہ بناؤ۔ چھ، چھ میں سے چھٹا حصہ کتنا بنتا ہے؟ سُدُسٌ بنتا ہے ایک، تو جَدَّةٌ کو ایک مل گیا۔ چھ کے دو ثُلُثٌ کتنے ہیں؟ چار، تو چار حقیقی بہنوں کے نیچے لکھ دو۔ اور چھ کا صرف ثُلُثٌ کتنا ہے؟ دو، تو دو اخیافی بہنوں کے نیچے لکھ دو۔ اب ذرا حصے جمع کر کے دیکھو بھئی: جَدَّةٌ کا ایک، حقیقی بہنوں کے چار، یہ پانچ ہو گئے، اور پھر اخیافی بہنوں کے دو، یہ کتنے ہو گئے؟ سات۔ اور مخرج کیا ہے؟ چھ۔ چھ سے تو سات نہیں بن سکتے، تو لہٰذا اب کیا کرنا پڑے گا؟ عَوْلٌ ہو گا، کس کی طرف؟ سات کی طرف۔ تو عین لکھ کر سات لکھو اوپر، یہ عین بتلا رہا ہے عَوْلٌ بھئی۔ اچھا تو اب سات سے مسئلہ ہو گیا۔ اب ذرا حصے تقسیم بھی ہو رہے ہیں پورے حصے داروں میں کہ نہیں؟ جَدَّةٌ ایک ہے ایک حصہ مل گیا کسی تقسیم کی ضرورت نہیں۔ حقیقی بہنیں چھ ہیں اور حصے کتنے ملے؟ چار، چار چھ میں پورے تقسیم نہیں ہو سکتے۔ تو اب ان میں دیکھو نسبت کون سی ہے؟ تَوَافُقٌ کی ہے، دو سے چار بھی تقسیم ہو جاتا ہے اور دو کے ذریعے چھ بھی۔ تو اس چھ کی جگہ اس کا وَفْقٌ رکھ دو: تین بھئی، چھوٹا سا لکھ لو تین تاکہ یاد رہے۔ اچھا اس کے بعد اخیافی بہنیں نو ہیں اور ان کے حصے کتنے ہیں؟ دو، دو نو میں تقسیم نہیں ہو سکتے یہاں بھی کسر آ رہی ہے، اور ان دونوں نو اور دو میں کون سی نسبت ہے؟ تَبَايُنٌ ہے یہ اسی طرح رہیں گے۔ اب بھئی کیا کرو؟ ایک سے زیادہ میں کسر واقع ہو رہی ہے، اور ایک سے زیادہ میں کسر ہو تو پھر کیا کرتے ہیں؟ عَدَدِ رُؤُوسٍ کے درمیان آپس میں نسبت کو دیکھتے ہیں۔ جَدَّةٌ تو ہے ایک اس کو تو چھوڑ دو وہاں کسر ہی کوئی نہیں۔ حقیقی بہنیں کتنی ہیں اس وقت؟ اب وَفْقٌ کو شمار کرنا ہے آپ جانتے ہیں، کتنی ہیں؟ یوں سمجھو تین ہیں، اور اخیافی بہنیں کتنی ہیں؟ نو۔ تو تین اور نو میں کون سی نسبت ہے؟ تَدَاخُلٌ ہے بھئی۔ کیا ہے؟ تَدَاخُلٌ ہے۔ چاہے آپ صرف بڑے عدد کو پھر پکڑ لیتے ہیں، یا آپ چاہیں تو تَوَافُقٌ بنا لیں، کس طرح کر لیں؟ چھوٹے سے بڑے کو تقسیم کیا، کیا آیا اس کی جگہ؟ نو کو تین سے تقسیم کیا تین، پھر تین کو تین میں ہی ضرب دینا پڑے گی تو کیا آ جائے گا؟ نو آ جائے گا بھئی۔ نو کی جگہ تو تین آ گیا، دوسرا عدد تو اسی طرح تین ہے بھئی، تو تین کو تین سے ضرب دیں گے کیا آ جائے گا؟ نو۔ لہٰذا تَدَاخُلٌ کی صورت میں بس چھوٹے کو چھوڑ دیتے ہیں اور جو بڑا عدد ہے اس کے ذریعے اب أَصْلِ مَسْأَلَةٍ کو ضرب دے دو سارے مسئلہ کو۔ سات کو ضرب دی نو سے کتنا آیا؟ تریسٹھ آیا، تو تا لکھو تَصْحِيحٌ کی اور تریسٹھ اس میں لکھ دو۔ اور اسی نو کے ساتھ سارے مسئلے کو ضرب دو بھئی: جَدَّةٌ کا ایک ہے نو سے ضرب دی اس کے نیچے نو لکھ دو بھئی نو آیا۔ چار ہے حقیقی بہنوں کا حصہ اس کو نو کے ساتھ ضرب دی کیا آیا؟ چھتیس اس کے نیچے لکھ دو بھئی چھتیس۔ اور آگے اخیافی بہنوں کا حصہ ہے دو اس کو بھی نو سے ضرب دی کتنا آیا؟ اٹھارہ، تو اس کے نیچے اٹھارہ لکھ لو۔ اب ان کو ذرا جمع کر کے دیکھو: چھتیس اور نو پینتالیس، پینتالیس اور اٹھارہ تریسٹھ، پورا بن رہا ہے بھئی۔ اب دیکھو کسر بھی ختم ہوئی: نو حصے ملے جَدَّةٌ کو کسی تقسیم کی ضرورت نہیں وہ اکیلی ہے سارے حصے اس کے ہوئے۔ حقیقی بہنیں کل کتنی ہیں؟ چھ بھئی، اور حصے کتنے؟ چھتیس، ہر بہن کو کتنا ملے گا؟ چھ۔ اخیافی بہنیں نو ہیں اور ان کو اٹھارہ حصے ملے، ہر ایک کو کتنا ملے گا؟ دو دو حصے ہر ایک کو مل جائیں گے بھئی۔ مثال نمبر بیس: اسی طرح میت بنائیے۔ وارث جو ہیں: چار ہیں بیویاں بھئی، چار زَوْجَاتٌ لکھو، پندرہ حقیقی بہنیں، سترہ اخیافی بہنیں، بھئی مسئلے حل کر رہے ہیں تاکہ ہر صورت آپ حل کر سکیں، دو علاتی بہنیں۔ اچھا بھئی جب اولاد نہ ہو زَوْجَاتٌ کو کتنا ملا کرتا ہے؟ رُبُعٌ، ان کے نیچے رُبُعٌ لکھو۔ حقیقی بہنیں جب اولاد نہ ہو، دو یا دو سے زیادہ ہوں انہیں کتنا ملتا ہے؟ ثُلُثَانِ ان کے نیچے لکھو۔ اخیافی بہنوں کو کتنا ملے گا؟ جی؟ ہاں اسی طرح جب میت کی اولاد باپ دادا نہ ہو، یَرْحَمُکَ اللّٰهُ، میت کی اولاد باپ اور دادا نہ ہوں اور اخیافی بھئی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو انہیں کتنا ملتا ہے؟ ثُلُثٌ، تو ثُلُثٌ اس کے نیچے لکھو۔ اچھا اور علاتی بہنوں کی کون سی حالت یہاں بنے گی؟ بھئی علاتی بہن کے بارے میں آپ نے پڑھا تھا کہ اگر میت کی حقیقی بہنیں دو یا زیادہ ہوئیں تو یہ علاتی بہنیں محروم ہو جائیں گی، مَحْجُوبٌ ہو جائیں گی۔ کیا ہو جائیں گی؟ مَحْجُوبٌ، جب حقیقی بہنیں دو یا زیادہ ہوں تو یہ مَحْجُوبٌ ہوتی ہیں، تو انہیں کچھ نہیں ملے گا، ان کے نیچے لکھ دو محروم بھئی، یا مَحْجُوبٌ لکھ دو یا محروم لکھ دو۔ بس تین وارث ہیں بھئی۔ زَوْجَاتٌ کو کتنا ملا؟ رُبُعٌ، حقیقی بہنوں کو؟ ثُلُثَانِ، اخیافی بہنوں کو؟ ثُلُثٌ۔ تو یہ ایک ہی نوع کے ہیں یا الگ الگ انواع کے؟ الگ انواع کے۔ اور آپ نے قانون نمبر پانچ پڑھا تھا کہ رُبُعٌ اگر نوع ثانی کے کسی کے ساتھ جمع ہو جائے کس سے مسئلہ بنے گا؟ بارہ سے، بارہ لکھیے بھئی۔ بارہ اوپر آپ نے لکھ دیا۔ اب بھئی بارہ میں سے چوتھا حصہ دو زَوْجَاتٌ کو کتنا بنتا ہے؟ تین، تین زَوْجَاتٌ کے نیچے لکھو۔ بارہ کے دو ثُلُثٌ نکالو کتنے بنتے ہیں؟ ایک ثُلُثٌ کتنا بنتا ہے؟ چار، تیسرا حصہ چار ہے، دو دفعہ کر دو اس کو بھئی کتنا ہوا؟ آٹھ، آٹھ مل گیا حقیقی بہنوں کو۔ اس کے بعد اخیافی بہنوں کو ثُلُثٌ دو بارہ کا کتنا بنے گا؟ چار بنے گا، تین حصے کرو تو چار آیا۔ اچھا اب ان کو ذرا جمع کرو بھئی: زَوْجَاتٌ کا حصہ تین، حقیقی بہنوں کا آٹھ، آٹھ اور تین گیارہ، اور اخیافی بہنوں کا حصہ ہے چار، گیارہ اور چار پندرہ۔ اور مخرج ہے بارہ، بارہ میں سے پندرہ حصے نہیں نکل سکتے کیا کریں گے؟ عَوْلٌ ہو گا، عین لکھ کر کیا عَوْلٌ آئے گا؟ پندرہ ہی بھئی، عین لکھ کر پندرہ لکھ دو، یہ عَوْلٌ ہوا پندرہ تک۔ اب بھئی دیکھیے کسر آ رہی ہے کہیں یا کسر نہیں آ رہی: بیویاں ہیں چار حصے کتنے؟ تین، تقسیم نہیں ہو سکتے کسر آ گئی۔ حقیقی بہنیں ہیں پندرہ حصے کتنے ہیں؟ آٹھ، ان میں بھی تقسیم نہیں ہو سکتی اور تَدَاخُلٌ یا تَوَافُقٌ بھی یہاں پر نہیں ہے۔ اچھا اخیافی بہنیں کتنی ہیں؟ سترہ، اور حصے کتنے ہیں؟ چار، یہاں بھی تَوَافُقٌ وغیرہ نہیں ہے بلکہ تَبَايُنٌ ہے یہ بھی اسی طرح رہے گا۔ اب ان کی آپس میں نسبتیں دیکھو عَدَدِ رُؤُوسٍ کے اندر: زَوْجَاتٌ کتنی ہیں؟ چار، حقیقی بہنیں؟ پندرہ۔ پندرہ اور چار میں کون سی نسبت ہے؟ چار سے پندرہ تقسیم ہو گا؟ نہیں۔ کوئی اور عدد ہے جس سے دونوں تقسیم ہو جائیں؟ نہیں، تَبَايُنٌ ہے، تو پھر بس ایک دوسرے میں ضرب دے دو: پندرہ چوکے ساٹھ بھئی۔ ساٹھ ہوا۔ اب ساٹھ اور سترہ میں کون سی نسبت ہے؟ یہاں بھی تَبَايُنٌ ہے۔ کیا ہے؟ تَبَايُنٌ ہے۔ تو پھر ایک دوسرے میں ضرب دے دو، ساٹھ کو سترہ سے ضرب دو بھئی: ایک ہزار بیس آیا۔ اب اس ایک ہزار بیس کو کل مسئلہ میں ضرب دینی ہے بھئی۔ سب سے پہلے ایک ہزار بیس کو کس سے ضرب دو؟ پندرہ سے جو اوپر عَوْلٌ کیا تھا آپ نے بھئی۔ پندرہ سے ایک ہزار بیس: تَصْحِيحٌ کہاں تک ہو گئی؟ پندرہ ہزار تین سو۔ تَصْحِيحٌ کی تا لکھو اوپر لکھ دو بھئی پندرہ ہزار تین سو، پندرہ تین صفر صفر۔ اب کس سے ضرب دی تھی بھئی آپ نے پندرہ کو؟ ایک ہزار بیس سے، اس ایک ہزار بیس سے سب کو اب ضرب دینی ہے۔ زَوْجَاتٌ کا حصہ ہے تین اس کو بھی ضرب دو: تین ہزار ساٹھ بھئی، تین صفر چھ صفر، یہ زَوْجَاتٌ کے نیچے لکھو۔ اچھا حقیقی بہنوں کا حصہ کتنا ہے؟ آٹھ، اس کو بھی ایک ہزار بیس سے ضرب دو بھئی، جی؟ آٹھ ہزار ایک سو ساٹھ بھئی۔ اسی ایک ہزار بیس کو آگے اخیافی بہنوں کا حصہ جو چار ہے اسے بھی ضرب دو: چار ہزار اسی، چار صفر آٹھ صفر۔ اب ان کو ذرا جمع کر کے دیکھو: تین ہزار ساٹھ جمع آٹھ ہزار ایک سو ساٹھ جمع چار ہزار اسی، کتنا ہوا؟ پندرہ ہزار تین سو بھئی، یہ حصے تو پورے ہیں۔ اب بھئی ہر ایک کو کتنا ملے گا؟ بیویاں کتنی ہیں؟ چار، انہیں کتنا حصہ ملا؟ تین ہزار ساٹھ، اس کو چار سے تقسیم کرو ایک بیوی کا حصہ نکل آئے گا: سات سو پینسٹھ، کسر ختم ہو گئی دیکھا؟ اچھا حقیقی بہنیں پندرہ ہیں ان کو آٹھ ہزار ایک سو ساٹھ ملے، اس کو پندرہ سے تقسیم کرو بھئی: پانچ سو چوالیس، یہ ایک بہن کو مل جائے گا دیکھو کسر ختم ہو گئی۔ اخیافی بہنیں سترہ ہیں ان کو چار ہزار اسی ملا، چار ہزار اسی کو سترہ سے تقسیم کرو: دو سو چالیس ہر ایک اخیافی بہن کو مل جائے گا، دیکھو کسر ختم ہو گئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ چلیے بس بھئی، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 162 of 167