كِتَابُ اللِّعَانِ۔ إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ بِالزِّنَا وَهُمَا مِنْ أَهْلِ الشَّهَادَةِ وَالْمَرْأَةُ مِمَّنْ يُحَدُّ قَاذِفُهَا أَوْ نَفَى نَسَبَ وَلَدِهَا وَطَالَبَتْهُ الْمَرْأَةُ بِمُوجَبِ الْقَذْفِ فَعَلَيْهِ اللِّعَانُ۔
تو آج بھئی ہم لعان کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ عربی زبان میں لعان کا معنی ہے دور کرنا۔ اسی سے لعنت بھئی، لعنت ہے بھئی کہ اللہ کی رحمت سے دور ہو۔ جی تو لعان کا معنی ہوا دور کرنا، اور اس کی اصطلاحی تعریف، شریعت میں یہ کسے کہتے ہیں بھئی؟ یہ آپ کے حاشیے میں دی ہوئی ہے بھئی: قَوْلُهُ اللِّعَانُ هُوَ فِي الْفِقْهِ لعان جو ہے فقہ کے اندر اِسْمٌ لِمَا يَجْرِي بَيْنَ الزَّوْجَيْنِ مِنَ الشَّهَادَاتِ وہ نام ہے اس چیز کا یعنی ان شہادتوں کا جو میاں بیوی کے درمیان جاری ہوتی ہیں بِالْأَلْفَاظِ الْمَعْرُوفَةِ معروف الفاظ کے ساتھ۔ یعنی وہ الفاظ جو معروف ہیں، معلوم ہیں، ان کے ساتھ جو میاں بیوی کے درمیان شہادتیں جاری ہوتی ہیں اسے لعان کہتے ہیں بھئی۔
اچھا لعان اچھی طرح پہلے سمجھ لیجیے بھئی۔ اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے کہ تو نے زنا کیا ہے یا تو زنا کار ہے، یا اس کا بچہ پیدا ہوا تو خاوند نے اس بچے کی نفی کر دی کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے پتا نہیں کس کا ہے بھئی۔ تو عورت قاضی کے پاس جا سکتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے حد کا اپنے خاوند پر کہ اس نے مجھ پر زنا کی تہمت لگائی ہے یا بچے کی نفی کی ہے۔ تو قاضی خاوند کو بلوائے گا اور پھر ان دونوں کے درمیان بھئی اب کچھ شہادتیں جاری ہوں گی جس کے بعد جب وہ پوری ہو جائیں تو پھر قاضی ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دے گا۔ ان شہادتوں کا طریقہ آگے صاحب قدوری بھی بتلا دیں گے۔ ان کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے خاوند چار مرتبہ یہ شہادت دے گا کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اس عورت پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں میں سچا ہوں۔ چار مرتبہ یہ شہادت دے گا کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اس عورت پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں میں سچا ہوں، اور پانچویں مرتبہ کہے گا کہ اگر اس تہمت کے اندر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ پھر اس کے جواب میں عورت چار مرتبہ یہ شہادت دے گی اور کہے گی کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ اس شخص نے مجھ پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں یہ جھوٹا ہے۔ اور پانچویں مرتبہ یہ کہے گی کہ اگر یہ شخص سچا ہے اس تہمت کے اندر تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو۔ پانچویں مرتبہ کیا کہے گی کہ اس شخص نے مجھ پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اگر یہ اس میں سچا ہے تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو بھئی۔ تو یہ ہے لعان مولانا۔ جب یہ دونوں شہادتیں وغیرہ گزر جائیں تو اب قاضی ان دونوں کے درمیان، يَرْحَمُكَ اللّٰهُ، تو اب قاضی ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دے گا، اور یہ جدائی طلاق بائن شمار ہو گی بھئی، طلاق بائن۔
یہاں تک بات سمجھ میں آئی بھئی لعان کا کیا طریقہ ہے؟ لعان کیا ہو گا؟ مثلاً خاوند نے بیوی پر کیا کیا؟ زنا کی تہمت لگائی یا بچہ پیدا ہوا اس بچے کی نفی کر دی کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے بھئی، تو اب عورت جو ہے قاضی کے پاس چلی گئی، قاضی نے خاوند کو بھی بلوا لیا اب وہاں پر دونوں باری باری شہادتیں دیں گے بھئی: پہلے مرد شہادت دے گا کیا کہے گا چار مرتبہ کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اس عورت پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں میں سچا ہوں، اور آخر میں پانچویں مرتبہ کہے گا اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو۔ جبکہ عورت کیا کہے گی؟ پہلے چار مرتبہ یہ شہادت دے گی کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ اس شخص نے مجھ پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں یہ جھوٹا ہے، اور پانچویں مرتبہ پھر کہے گی اگر یہ اس تہمت کے اندر سچا ہے تو پھر مجھ پر خدا کا غضب نازل ہو بھئی۔ تو پھر قاضی ان میں تفریق کروا دے گا، یہ ہے لعان بھئی لعان، یہ جو شہادتیں ہیں بھئی۔
دیکھیے اب کتاب پر بھئی: إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ بِالزِّنَا جب تہمت لگائی کسی آدمی نے اپنی بیوی پر زنا کی وَهُمَا مِنْ أَهْلِ الشَّهَادَةِ اور حال یہ ہے کہ وہ دونوں اہل شہادت میں سے ہیں۔ میاں بیوی دونوں کا اہل شہادت میں سے ہونا ضروری ہے، یعنی دونوں مسلمان ہوں، عاقل ہوں، بالغ ہوں، آزاد ہوں بھئی۔ کیا ہوں؟ دونوں مسلمان ہوں، عاقل ہوں، بالغ ہوں اور آزاد ہوں، اور نیز دونوں میں سے کسی پر پہلے کبھی حد قذف بھی جاری نہ ہوئی ہو۔ یاد رکھیے جب کوئی شخص دوسرے پر زنا کی تہمت لگائے اور گواہ پیش نہ کر سکے تو پھر اس پر حد قذف جاری ہوتی ہے بھئی، اسی کوڑے اسے لگائے جاتے ہیں۔ اور یہ شخص جس نے جھوٹا الزام لگایا تھا اس کی گواہی بھی اب عمر بھر کے لیے مردود ہو گئی، اب اس کی گواہی کبھی بھی کسی بھی مسئلے کے اندر قبول نہیں کی جائے گی، یہ شخص مردود الشہادت ہو چکا بھئی۔ یہ ہے حد قذف بھئی۔ حد قذف کیا ہوئی بھئی؟ کسی نے اگر کسی پر زنا کا الزام لگایا اور گواہ پیش نہ کر سکا تو پھر اس کو اسی کوڑے لگائے جائیں گے اور ساری عمر کے لیے یہ مردود الشہادت ہو گیا بھئی۔ تو یہ مردود الشہادت ہونا یہ حد کا حصہ ہے، اب اس کی گواہی کبھی بھی قبول نہیں کی جائے گی۔ تو کہا وَهُمَا مِنْ أَهْلِ الشَّهَادَةِ یہ دونوں میاں بیوی کس میں سے ہونے چاہئیں؟ اہل شہادت میں سے، یعنی یہ دونوں مسلمان ہوں، عاقل ہوں، بالغ ہوں، آزاد ہوں اور ان دونوں میں سے کسی ایک پر بھی پہلے حد قذف جاری نہ ہوئی ہو اس لیے کہ اگر کسی پر حد قذف جاری ہو چکی ہے تو وہ اہل شہادت ہی نہیں رہا بھئی، وہ تو مردود الشہادت ہو چکا بھئی۔
وَالْمَرْأَةُ مِمَّنْ يُحَدُّ قَاذِفُهَا اور عورت مِمَّنْ ان عورتوں میں سے ہو يُحَدُّ قَاذِفُهَا کہ حد لگائی جاتی ہو ان پر تہمت لگانے والے پر۔ یعنی عورت ایسی ہے کہ جس پر کوئی تہمت لگائے تو اس شخص پر کیا جاری ہوتی ہو؟ حد جاری ہوتی ہو، حد لگتی ہو، یعنی پاکدامن عورت ہو آسان لفظوں میں کہیں۔ کیسی عورت ہو؟ پاکدامن ہو، یعنی اس عورت نے زنا نہ کیا ہو اس پر پہلے حد زنا جاری نہ ہوئی ہو۔ اگر یہ عورت ایسی ہے کہ یہ پہلے زنا کر چکی اور اس زنا کا ثبوت بھی ہوا اور پھر اس پر حد زنا بھی جاری ہوئی اسے سو کوڑے بھی لگائے گئے، تو یہ عورت اب پاکدامن نہ رہی مولانا اس لیے کہ اس پر کیا جاری ہو چکی ہے؟ حد زنا جاری ہو چکی ہے بھئی۔ تو اب اگر اس عورت کو کوئی کہہ بھی دے تو زنا کار ہے تو اس پر حد جاری نہیں ہو گی اس لیے کہ یہ عورت پاکدامن ہی نہیں ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اسی لیے صاحب قدوری نے قید لگائی وَالْمَرْأَةُ مِمَّنْ يُحَدُّ قَاذِفُهَا اور عورت ان عورتوں میں سے ہو کہ حد لگائی جاتی ہو اس پر تہمت لگانے والے پر یعنی عورت پاکدامن ہو اس پر پہلے کبھی حد زنا جاری نہ ہوئی ہو۔
یہ تو ایک صورت تھی جب کوئی شخص کیا کرے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے، أَوْ نَفَى نَسَبَ وَلَدِهَا یا وہ خاوند اس عورت کے بچے کے نسب کی نفی کر دے۔ اس عورت کے بچے کے نسب کی کیا کر دے؟ نفی، بچہ پیدا ہوا اب یہ اس شخص کی بیوی ہے تو یہ بچہ اسی کا شمار ہونا چاہیے لیکن یہ اس کی نفی کرتا ہے کہتا ہے نہیں یہ بچہ میرا نہیں ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ یہ دوسری صورت آ گئی: پہلے میں تھا زنا کا الزام، زنا کا لفظ اس نے ذکر کیا تھا بھئی اپنے کلام میں، اب اس نے زنا کا لفظ ذکر نہیں کیا البتہ بچے کی کیا کر دی؟ نفی کر دی۔
اچھا یہیں پر چلیے سمجھ لیجیے فراش بھئی، اگلی کتابوں میں فراش کا لفظ آئے گا بھئی۔ فراش۔ یاد رکھیے ویسے عربی زبان میں فراش کا معنی تو ہے بچھونا، بستر، لیکن عورت کو بھی فراش کہتے ہیں بھئی۔ اور فراش کا معنی ہے یہاں پھر کسی عورت کا کسی شخص کے بچوں کو جنم دینے کے لیے متعین ہونا کہ یہ اسی شخص کے بچوں کو جنم دے گی، یعنی اسی شخص کو اس کے ساتھ صحبت کا حق ہے یوں کہو آسان لفظوں میں۔ جیسے نکاح: جب کسی عورت سے نکاح ہو گیا تو اب اس کے خاوند کو ہی کیا ہے صرف اس کے ساتھ صحبت کا حق ہے۔ یا کسی کی باندی ہے تو صرف آقا ہی کو کیا ہے اس کے ساتھ صحبت کا حق ہے۔ یا اس کی ام ولد ہے اس کے ساتھ بھی صرف آقا ہی کو کیا ہے صحبت کا حق ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو فراش کی کیا تعریف میں نے کی؟ کسی عورت کا کسی شخص کے بچوں کو جنم دینے کے لیے متعین ہونا، تو اس کے ساتھ صرف وہی صحبت کر سکتا ہے تو صرف اسی کے بچوں کے لیے مختص ہو گئی بھئی۔
اب یاد رکھیے یہ فراش تین قسم پر ہیں: ایک فراش جو ہے ضعیف ہے، ایک قوی ہے اور ایک متوسط ہے۔ فراش قوی، فراش ضعیف اور فراش متوسط بھئی۔ سب سے قوی فراش جو ہے وہ منکوحہ کا فراش ہے جس کے ساتھ انسان نکاح کرتا ہے بھئی۔ لکھو نہ بھئی بس سمجھ لو بھئی۔ سب سے قوی فراش کس کا ہے؟ منکوحہ، جس سے انسان نکاح کر لیتا ہے تو یہ فراش سب سے قوی ہے، یہاں جو بچہ پیدا ہو گا وہ اسی خاوند کا شمار ہو گا مولانا۔ یہاں دعوے کی ضرورت نہیں خود بخود یہ بچہ کس کا شمار ہو گا؟ اس خاوند کا شمار ہو گا اور اس بچے کے نسب کی بھی وہ نفی نہیں کر سکتا سوائے لعان کے۔ اگر بچے کے نسب کی نفی کرنا چاہتا ہے اپنے سے تو پھر اس کا کیا طریقہ ہے؟ لعان، آپس میں لعان کریں اس کے بغیر بچے کے نسب کی نفی نہیں ہو سکتی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اور وہ نفی بھی ابتدائی چند دنوں کے اندر ہو سکتی ہے بچے کے پیدا ہونے کے بعد، ابتدائی جو چند دن ہیں ان کے اندر اندر نسب کی نفی کرتا ہے لعان ہو گا بچے کے نسب کی اس شخص سے نفی ہو جائے گی اب یہ اس شخص کا بچہ شمار نہیں ہو گا صرف اس عورت کا بچہ شمار ہو گا بھئی۔ سمجھ میں آئی بات؟ تو سب سے قوی فراش ہے منکوحہ کا جس کے اندر اولاد یا یوں کہیں جس میں نسب یا بچہ بغیر دعوے کے اس شخص کا شمار ہوتا ہے اور اس کی نفی بھی درست نہیں ہے سوائے لعان کے۔
دوسرا جو فراش ضعیف ہے وہ باندی کا ہے، عام باندی۔ اس میں بچے کا نسب بغیر دعوے کے ثابت ہی نہیں ہو گا: باندی اس نے ایک بچے کو جنم دیا تو جب تک آقا اقرار نہ کر لے کہ یہ میرا بچہ ہے اس وقت تک یہ اس کا بچہ شمار نہیں ہو گا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو دیکھو منکوحہ میں اقرار یا دعوے کی ضرورت ہی نہیں تھی لیکن باندی کے اندر کیا ضروری؟ اقرار اور دعویٰ ضروری، دعویٰ کرے میرا بچہ ہے۔ اور تیسرا ہے فراش متوسط بھئی، یہ ام ولد کا ہے بھئی، ام ولد۔ وہ باندی جو پہلے ایک بچے کو جنم دے چکی ہے اور آقا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ میرا بچہ ہے تو یہ اس شخص کی کیا بن گئی؟ ام ولد بن گئی، اب اس شخص کے مرنے کے بعد یہ کیا ہو جائے گی؟ آزاد ہو جائے گی، اسے بیچنا وغیرہ بھی درست نہیں ہے اب آزادی اس کا حق ہو چکا بھئی اس بچے کی وجہ سے۔ تو یہ جو ام ولد ہے یہ فراش متوسط ہے۔ اب اس ام ولد نے پھر آگے ایک اور بچے کو جنم دیا تو یاد رکھیے یہاں بچے کا نسب ثابت ہو جائے گا بغیر دعویٰ کے۔ عام باندی میں تو دعویٰ ضروری تھا، جو پہلے سے ہی ام ولد ہے اس کے اندر دعویٰ بھی ضروری نہیں بچہ خود بخود اسی شخص کا شمار ہو گا جس کا پہلا بچہ تھا۔ لیکن اگر نفی کرنا چاہے تو بغیر لعان ہی کے نفی ہو جائے گی بھئی۔ بچے کا وہ کہہ دیتا ہے یہ میرا بچہ نہیں ہے تو بغیر لعان کے ہی کیا ہو جائے گی؟ نفی ہو جائے گی اب اس شخص کا بچہ شمار نہیں ہو گا۔ تو فراش کتنی قسم پر ہوئے؟ تین قسم پر: سب سے قوی فراش کس کا ہے؟ منکوحہ کا ہے کہ اس میں بچے کا نسب ثابت ہو گا بغیر دعویٰ کے اور نفی کے لیے کیا کرنا پڑے گا؟ لعان۔ اور فراش متوسط کس کا ہے؟ ام ولد کا کہ وہاں بھی نسب تو بغیر دعویٰ کے ثابت ہو گا لیکن اگر نفی کرنا چاہے تو بغیر لعان کے ہی کیا ہو جائے گی؟ نفی ہو جائے گی۔ اور سب سے کم درجے کا فراش کس کا ہے؟ باندی کا کہ وہاں تو نسب ہی بغیر دعویٰ کے ثابت نہیں ہو گا۔
اچھا تو اب دیکھیے نَفَى نَسَبَ وَلَدِهَا اس شخص نے کیا کیا؟ اس عورت کے بچے کے نسب کی نفی کر دی، تو یہ منکوحہ کے بچے کی نفی کی ہے اور اس کے لیے کیا ضروری تھا؟ لعان، وہی بات کر رہے ہیں بھئی: أَوْ نَفَى نَسَبَ وَلَدِهَا یا اس عورت کے بچے کے نسب کی نفی کر دی خاوند نے وَطَالَبَتْهُ الْمَرْأَةُ بِمُوجَبِ الْقَذْفِ اور مطالبہ کیا اس کی بیوی نے بِمُوجَبِ الْقَذْفِ قذف کے موجب کا بھئی، قذف کے مقتضیٰ کا بھئی۔ کسی پر جب تہمت لگائی جائے تو اس کا کیا مقتضیٰ ہے؟ اس پر کیا جاری ہونی چاہیے؟ حد قذف جاری ہونی چاہیے۔ کوئی شخص کسی پر زنا کی تہمت لگائے تو اس کا مقتضیٰ کیا ہے، یہ کس چیز کا تقاضا کرتی ہے؟ اس شخص پر حد قذف جاری ہونی چاہیے، اس نے کیسے ایک پاکدامن مسلمان پر زنا جیسا بھاری الزام عائد کیا بھئی تو اب حد قذف اس پر جاری ہونی چاہیے۔ تو عورت پر بھی یہاں اس نے گویا کیا الزام لگا دیا؟ زنا کا، تو اب عورت نے مطالبہ کر دیا دونوں صورتوں میں چاہے اس نے زنا کا الزام لگایا ہے یا بچے کے نسب کی نفی کی ہے، عورت نے مطالبہ کیا کہ اس شخص پر کیا جاری کی جائے؟ حد جاری کی جائے، حد قذف بھئی اس نے مجھ پر زنا کی تہمت لگائی ہے یا میرے بچے کے نسب کی نفی کی ہے۔ تو عورت کا مطالبہ ضروری ہے مولانا اس لیے کہ الزام کس پر لگایا گیا ہے؟ عورت پر لگایا گیا ہے تو یہ اس کا حق ہے بھئی۔ وَطَالَبَتْهُ الْمَرْأَةُ بِمُوجَبِ الْقَذْفِ اور مطالبہ کیا اس کی بیوی نے قذف کے مقتضیٰ کا یعنی حد قذف کا فَعَلَيْهِ اللِّعَانُ تو اس شخص پر لعان واجب ہے۔
فَإِنِ امْتَنَعَ مِنْهُ حَبَسَهُ الْحَاكِمُ۔ بھئی قاضی نے اس کو بلوا لیا، عورت نے دعویٰ کر دیا قاضی نے اسے بلوا لیا اب لعان جاری ہو گا لیکن خاوند وہ شہادتیں دینے پر تیار ہی نہیں ہے، دیتا ہی نہیں ہے! کہتے ہیں نہیں بھئی اب لعان اس پر واجب ہو چکا ہے بھئی، تم نے الزام لگایا تھا بھئی یا تم نے بچے کے نسب کی نفی کی تھی اب لعان کرنا پڑے گا تمہیں۔ اگر وہ نہیں کرتا قاضی اسے جیل میں ڈال دے گا کہ دو کاموں میں سے ایک کام کرو: یا تو لعان کرو یا تم کیا کرو اپنے آپ کو جھٹلاؤ، کہو میں نے اس پہ جھوٹا الزام لگایا تھا، دو کاموں میں سے ایک کرو۔ اگر اپنی بات پر برقرار رہتے ہو تو لعان کرنا پڑے گا اور اگر اپنے آپ کو کیا کرتے ہو جھوٹا قرار دیتے ہو، اور اپنے آپ کو جب جھوٹا قرار دے گا تو اب اس شخص پر حد قذف جاری ہو گی بھئی کہ اس نے کیا کیا بڑا عظیم الزام لگایا اپنی بیوی پر بھئی۔ تو دو صورتیں ہیں: اب یا لعان آئے گا یا حد، ان دو میں سے ایک چیز ضرور آ جائے گی۔ تو کہتے ہیں فَعَلَيْهِ اللِّعَانُ تو اب اس خاوند پر لعان واجب ہے، فَإِنِ امْتَنَعَ مِنْهُ پس اگر یہ اس سے رک گیا، باز رہا حَبَسَهُ الْحَاكِمُ تو قید کرے گا اسے حاکم حَتَّى يُلَاعِنَ یہاں تک کہ یہ شخص کیا کر لے؟ لعان کر لے أَوْ يُكَذِّبَ نَفْسَهُ یا اپنے آپ کو جھٹلا دے فَيُحَدَّ تو اس پر کیا جاری کی جائے گی؟ حد جاری کی جائے گی۔
وَإِنْ لَاعَنَ وَجَبَ عَلَيْهَا اللِّعَانُ اور جب خاوند لعان کر لے وَجَبَ عَلَيْهَا تو اس عورت پر بھی واجب ہو گیا اللِّعَانُ کیا واجب ہوا؟ لعان۔ خاوند نے جب وہ چار گواہیاں دے دیں، پانچ بھئی تو پھر اب عورت پر بھی لعان واجب ہو گیا۔ فَإِنِ امْتَنَعَتْ حَبَسَهَا الْحَاكِمُ حَتَّى تُلَاعِنَ أَوْ تُصَدِّقَهُ پس اگر عورت رکی رہی، باز رہی اب وہ شہادتیں نہیں دے رہی حَبَسَهَا الْحَاكِمُ تو حاکم اس کو قید کرے گا حَتَّى تُلَاعِنَ یہاں تک کہ وہ عورت کیا کرے؟ لعان کرے أَوْ تُصَدِّقَهُ یا کیا کرے اس شخص کی؟ تصدیق کرے۔ یا تو لعان کر لے بھئی پھر دونوں میں ہم جدائی کروا دیں گے، یا لعان نہیں کر رہی بھئی تو پھر تصدیق کر دے بھئی کہ اس نے کیا کیا ہے مجھ پر سچا الزام لگایا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو تصدیق کر دے گی تو خاوند کی جان چھوٹ جائے گی مولانا، خاوند کی جان چھوٹ جائے گی اب اس پر حد قذف جاری نہیں ہو گی کیونکہ عورت نے اس کے الزام کی تصدیق کر دی۔ لیکن اس عورت پر بھی حد جاری نہیں ہو گی بھئی کہ اس پر اب زنا کی حد جاری کر دی جائے۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں بھئی کہ زنا کے اندر کم از کم چار گواہوں کا ہونا ضروری ہے، اور یہاں اس عورت نے اس شخص کی ایک مرتبہ تصدیق کی ہے اور ہر اقرار ایک گواہ کے قائم مقام ہے، تو کم از کم چار دفعہ اقرار کرے تو پھر اس عورت پر کیا آئے گی؟ حد آئے گی، صرف ایک دفعہ تصدیق کرنے سے اور اقرار کرنے سے اس پر حد نہیں آئے گی۔ ہاں خاوند کی جان چھوٹ جائے گی ایک دفعہ ہی اقرار کر لے تو۔ تو کہتے ہیں اس عورت کو حاکم جیل میں ڈالے گا حَتَّى تُلَاعِنَ أَوْ تُصَدِّقَهُ یہاں تک کہ وہ لعان کر لے أَوْ تُصَدِّقَهُ یا اپنے اس خاوند کی تصدیق کر دے کہ یہ سچ بول رہا ہے اس نے صحیح الزام لگایا ہے۔
وَإِذَا كَانَ الزَّوْجُ عَبْدًا أَوْ كَافِرًا أَوْ مَحْدُودًا فِي قَذْفٍ فَقَذَفَ امْرَأَتَهُ فَعَلَيْهِ الْحَدُّ۔ بھئی اب بتلا رہے ہیں اگر خاوند اہل شہادت نہ ہو مثلاً غلام ہے، آپ جانتے ہیں غلام اہل شہادت نہیں۔ أَوْ كَافِرًا یا خاوند کیا تھا؟ کافر ہے تو اہل شہادت نہیں۔ اس پر آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا کہ بیوی مسلمان اور خاوند کافر یہ تو جائز ہی نہیں ہے! بھئی اس کی صورت یہ ہے کہ میاں بیوی دونوں کافر تھے پھر بیوی مسلمان ہو گئی۔ جب بیوی مسلمان ہو جائے تو کیا کیا جاتا ہے؟ خاوند پر بھی اسلام کو پیش کیا جاتا ہے۔ اب جب خاوند اسلام سے انکار اگر کر دے گا تو ان دونوں میں کیا کر دی جائے گی؟ جدائی کروا دی جائے گی اور اگر اسلام لے آتا ہے تو دونوں نکاح پر برقرار رہیں گے۔ تو یہی صورت یہاں بنا لو بھئی: بیوی نے اسلام قبول کر لیا اور ابھی خاوند پر اسلام پیش نہیں کیا گیا تھا، اسلام پیش کریں گے تو وہ انکار کرے گا پھر جدائی کروا دیں گے، تو ابھی خاوند پر اسلام ہی پیش نہیں ہوا اسی حالت میں اس نے کیا کر دیا؟ اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگا دی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اب یہ خاوند کافر ہے اور اس نے تہمت لگائی ہے تو یہ اہل شہادت نہیں ہے۔ أَوْ مَحْدُودًا فِي قَذْفٍ یا خاوند محدود فی القذف تھا، پہلے بھی ایک مرتبہ اس پر حد قذف لگ چکی ہے اور جب حد قذف لگے تو حد قذف کا کیا ہے؟ اسی کوڑے بھی لگتے ہیں اور وہ شخص کیا بن جاتا ہے ہمیشہ کے لیے؟ مردود الشہادت بھی ہو جاتا ہے۔ تو دیکھو تینوں صورتیں ذکر کیں: خاوند غلام ہو یا کافر ہو تو اہل شہادت نہیں، اسی طرح محدود فی القذف ہو تو بھی اہل شہادت نہیں بھئی۔ تو اگر خاوند غلام تھا یا کافر تھا یا محدود فی القذف تھا فَقَذَفَ امْرَأَتَهُ تو تہمت لگائی اس نے اپنی بیوی پر فَعَلَيْهِ الْحَدُّ تو اس خاوند پر حد واجب ہے، اب اس کے اوپر کیا جاری کی جائے گی؟ حد جاری کی جائے گی مولانا، حد بھئی۔ بھئی وجہ یہ کہ لعان تو ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ اہل شہادت ہی نہیں اور لعان تو نام ہی کس چیز کا تھا؟ شہادتوں کا تو نام تھا، تو یہ شہادت تو دے نہیں سکتے۔ تو دو ہی صورتیں تھیں: یا لعان کیا جاتا یا خاوند پر کیا جاری کی جائے؟ حد جاری کی جائے۔ لعان ہو جاتا تو حد سے خاوند کی جان چھوٹ جاتی لیکن لعان ہو نہیں سکتا تو اب الزام تو اس نے زنا کا لگایا ہے اور بڑا عظیم الزام لگایا ہے لہذا اب ویسے جان نہیں چھوٹے گی بلکہ اس پر کیا لگائی جائے گی؟ حد قذف بھئی۔ لعان ہوتا تو حد سے جان چھوٹ جاتی، صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو لعان نہیں ہو سکتا اب حد جاری ہو گی، اسی لیے کہا فَعَلَيْهِ الْحَدُّ تو اب خاوند پر حد واجب ہے۔
وَإِنْ كَانَ الزَّوْجُ مِنْ أَهْلِ الشَّهَادَةِ وَهِيَ أَمَةٌ أَوْ كَافِرَةٌ أَوْ مَحْدُودَةٌ فِي قَذْفٍ أَوْ كَانَتْ مِمَّنْ لَا يُحَدُّ قَاذِفُهَا فَلَا حَدَّ عَلَيْهِ فِي قَذْفِهَا وَلَا لِعَانَ۔ بھئی اب اس کا عکس کرو: خاوند تو اہل شہادت ہے بیوی اہل شہادت نہیں۔ بیوی کیا ہے اہل شہادت نہیں ہے اور خاوند نے اس پر زنا کی تہمت لگائی مثلاً اور بیوی باندی ہے اور باندی آپ جانتے ہیں اہل شہادت نہیں۔ یا بیوی کافرہ ہے یعنی عیسائی ہے یا یہودیہ ہے بھئی تو یہ بھی اہل شہادت نہیں بھئی۔ یا کیا ہے پہلے سے ہی بیوی پر ایک دفعہ حد قذف جاری ہو چکی بھئی، پہلے کسی پر اس نے الزام لگایا تھا اور پھر اس پر حد قذف جاری ہوئی تھی۔ جب اس پر حد قذف پہلے جاری ہو چکی ہے تو بیوی کیا ہے؟ مردود الشہادت ہے تو بھی دیکھا یہ اہل شہادت نہیں۔ أَوْ كَانَتْ مِمَّنْ لَا يُحَدُّ قَاذِفُهَا یا بیوی ان عورتوں میں سے ہے کہ حد نہیں لگائی جاتی ان پر تہمت لگانے والوں پر، یعنی بیوی پہلے کیا ہے زنا کر چکی ہے یا اس پر حد زنا لگ چکی ہے تو اب پاکدامن نہ رہی۔ تو بیوی اہل شہادت نہ ہو یا پاکدامن نہ ہو اور خاوند البتہ اہل شہادت ہے، اس نے اس قسم کی بیوی پر کیا الزام لگایا؟ زنا کا کہ تو نے زنا کیا ہے، تو کہتے ہیں اس صورت کے اندر خاوند پر نہ تو حد آئے گی اور لعان بھی نہیں ہو گا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ لعان بھی نہیں ہو گا بھئی۔ کیونکہ حد کے لیے کیا ضروری تھا؟ کہ مسلمان، آزاد، عاقلہ، بالغہ، پاکدامن عورت پر کیا کیا ہو؟ الزام لگایا ہو پھر حد آیا کرتی ہے، تو یہاں شرائط پوری نہیں ہیں مولانا اس لیے حد نہیں آئے گی۔ اس قسم کے الزام میں حد نہیں آئے گی، جب حد نہیں تو لعان بھی نہیں کیونکہ لعان تو اسی حد کا نائب ہے، اس کے ذریعے کیا ہو جاتی ہے حد سے جان چھوٹ جاتی ہے تو یہاں حد نہیں جب حد نہیں تو لعان بھی نہیں آئے گا۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہتے ہیں وَإِنْ كَانَ الزَّوْجُ مِنْ أَهْلِ الشَّهَادَةِ اگر خاوند جو تھا وہ اہل شہادت میں سے تھا وَهِيَ أَمَةٌ اور حال یہ کہ بیوی اس کی وہ باندی ہے أَوْ كَافِرَةٌ یا کافرہ ہے أَوْ مَحْدُودَةٌ فِي قَذْفٍ یا پہلے سے ہی کیا ہے محدودہ فی القذف ہے أَوْ كَانَتْ مِمَّنْ لَا يُحَدُّ قَاذِفُهَا یا ان عورتوں میں سے ہے کہ حد جاری نہیں کی جاتی ان پر تہمت لگانے والوں پر مثلاً زانیہ تھی یا پہلے اس پہ حد زنا لگ چکی ہے، فَلَا حَدَّ عَلَيْهِ فِي قَذْفِهَا تو خاوند پر حد نہیں ہے اس عورت پر تہمت لگانے میں وَلَا لِعَانَ اور لعان بھی نہیں ہے۔
وَصِفَةُ اللِّعَانِ أَنْ يَبْتَدِئَ الْقَاضِي۔ اب وہ طریقہ بتلا رہے ہیں کس طرح شہادتیں دیں گے: وَصِفَةُ اللِّعَانِ اور لعان کا طریقہ یہ ہے أَنْ يَبْتَدِئَ الْقَاضِي کہ ابتدا کرے قاضی فَيَشْهَدُ، خاوند سے ابتدا کرے گا فَيَشْهَدُ پس خاوند جو ہے وہ گواہی دے گا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ چار مرتبہ يَقُولُ فِي كُلِّ مَرَّةٍ کہے گا وہ ہر مرتبہ کے اندر یوں کہے گا: أَشْهَدُ بِاللّٰهِ إِنِّي لَمِنَ الصَّادِقِينَ فِيمَا رَمَيْتُهَا بِهِ مِنَ الزِّنَا میں گواہی دیتا ہوں بِاللّٰهِ خدا کی قسم إِنِّي لَمِنَ الصَّادِقِينَ میں البتہ سچوں میں سے ہوں یعنی میں سچا ہوں فِيمَا اس الزام کے اندر رَمَيْتُهَا بِهِ جو میں نے اس عورت پر لگایا ہے مِنَ الزِّنَا یعنی کہ زنا کا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ واللہ میں جو ہوں سچا ہوں اس الزام کے اندر جو میں نے اس عورت پر لگایا ہے زنا کا۔ ترجمہ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ چار مرتبہ کہے گا۔ ثُمَّ يَقُولُ فِي الْخَامِسَةِ پھر پانچویں مرتبہ میں کہے گا: لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ فِيمَا رَمَاهَا بِهِ مِنَ الزِّنَا کہ اس پر یعنی خاوند اپنے بارے میں کہہ رہا ہے کہ اس پر یعنی خاوند پر اللہ کی لعنت ہو، یا یوں کہے گا کہ مجھ پر خدا کی لعنت ہو اگر میں جھوٹا ہوں اس الزام کے اندر جو میں نے اس عورت پر لگایا ہے زنا کا۔
يُشِيرُ إِلَيْهَا فِي جَمِيعِ ذَلِكَ اشارہ کرے گا خاوند اس عورت کی طرف فِي جَمِيعِ ذَلِكَ ان تمام شہادتوں میں۔ بھئی یہ چاروں شہادتیں دیں اور پانچویں مرتبہ جو کہا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت، ان سب میں اس عورت کی طرف اشارہ کرے گا، اشارہ بھی ضروری ہے۔ کیوں؟ وجہ یہ مولانا کہ یہ عربی زبان ہے یہاں پر بھئی، اردو میں تو فرق ہو جائے گا کچھ، دیکھیے میں ابھی بیان کرتا ہوں: عربی زبان ہے اور وہ غائب کی ضمیریں استعمال کر رہا ہے۔ دیکھو کیا کہا تھا؟ فِيمَا رَمَيْتُهَا، ہا ضمیر ہے مؤنث کی کس کے لیے استعمال ہوتی ہے؟ غائب عورت کے لیے بھئی، یعنی اس سے خطاب نہیں ہے، عورت کھڑی ہے وہیں پر لیکن اس سے وہ براہ راست سیدھا اس کی طرف منہ کر کے بات نہیں کر رہا، اس سے خطاب نہیں کر رہا۔ تو غائب کی ضمیر استعمال کر رہا ہے اور غائب کی ضمیر تو وہ ہو سکتا ہے تاویل کر کے کسی اور کی طرف لوٹا رہا ہو بھئی، ہا ضمیر ہو سکتا ہے وہ کیا نیت کرے بھئی؟ کسی اور کی نیت کر رہا ہو بھئی، تو لہذا اب ہاتھ کے ساتھ اشارہ بھی کرے۔ ہاتھ کے ساتھ اس کی طرف اشارہ بھی کرے اب کوئی اور تاویل یہاں نہیں چل سکتی کیونکہ ساتھ ہی اس نے کیا کیا ہر مرتبہ ہاتھ کے ساتھ اس عورت کی طرف بھی اشارہ کیا۔ اب متعین ہو گیا کہ غائب کی ضمیر وہ اسی عورت کو لوٹا رہا ہے، اب تاویل کرنا بھی چاہے بھئی ہاتھ سے جب باقاعدہ صراحتاً اشارہ آ گیا تو اب تاویل کی گنجائش نہ رہی ختم ہو گئی۔ ہاں اردو میں تو فرق ہے: جو قریب ہے اس کے لیے کیا کہے گا؟ میں نے اس عورت پر جو زنا کا الزام لگایا، دور ہو تو اس کے لیے کہے گا میں نے اُس عورت پر زنا کا جو الزام لگایا، تو وہاں اُس اور اِس کے ذریعے فرق ہو گیا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو اگر اردو میں بھی ایسا موقع ہو کہ فرق نہیں ہو سکتا تو پھر اشارہ یہاں بھی ضروری ہو جائے گا، اگر کوئی تاویل کر سکتا ہے تو پھر اشارہ ضروری ہو جائے گا۔ تو کہتے ہیں يُشِيرُ إِلَيْهَا فِي جَمِيعِ ذَلِكَ اشارہ کرے گا اس عورت کی طرف ان تمام شہادتوں میں۔
ثُمَّ تَشْهَدُ الْمَرْأَةُ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ پھر گواہی دے گی عورت چار گواہیاں تَقُولُ فِي كُلِّ مَرَّةٍ وہ کہے گی ہر مرتبہ کے اندر: أَشْهَدُ بِاللّٰهِ إِنَّهُ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ فِيمَا رَمَانِي بِهِ مِنَ الزِّنَا۔ تو ہر مرتبہ میں عورت یہ گواہی دے گی أَشْهَدُ میں گواہی دیتی ہوں بِاللّٰهِ خدا کی قسم إِنَّهُ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ کہ البتہ یہ شخص جو ہے البتہ جھوٹوں میں سے ہے یعنی یہ شخص جھوٹا ہے فِيمَا اس تہمت کے اندر رَمَانِي بِهِ جو اس نے مجھ پر لگائی ہے مِنَ الزِّنَا زنا کی بھئی۔ اس شخص نے مجھ پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں یہ جھوٹا ہے۔ تو دیکھو جتنی شہادتیں ذکر ہوئیں شہادت بھی ہے اور ساتھ قسم بھی ہے مولانا، شہادت بھی ہے اور ساتھ قسم بھی ہے۔ تو چار مرتبہ عورت یہ کہے گی کہ اس شخص نے مجھ پر زنا کی جو تہمت لگائی ہے اس میں یہ جھوٹا ہے، وَتَقُولُ فِي الْخَامِسَةِ اور پانچویں شہادت میں یوں کہے گی: غَضَبُ اللّٰهِ عَلَيْهَا یا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهَا إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ اللہ کا غضب ہو اس پر یعنی عورت اپنے بارے میں کہہ رہی ہے اللہ کا غضب ہو مجھ پر إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ اگر یہ شخص سچوں میں سے ہے فِيمَا اس تہمت کے اندر رَمَانِي بِهِ مِنَ الزِّنَا جس کا اس نے مجھ پر الزام لگایا ہے یعنی زنا کا بھئی، اس نے جو زنا کا الزام مجھ پر لگایا ہے تہمت جو لگائی ہے اس میں اگر یہ سچا ہے تو اس پر کیا ہو؟ اللہ کا غضب ہو بھئی۔
وَإِذَا الْتَعَنَا فَرَّقَ الْقَاضِي بَيْنَهُمَا اور جب دونوں لعان کر لیں، دونوں نے یہ شہادتیں گزار لیں فَرَّقَ الْقَاضِي بَيْنَهُمَا تو قاضی ان دونوں کے درمیان جدائی کروا دے گا وَكَانَتِ الْفُرْقَةُ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ اور ان دونوں کے درمیان جو جدائی آئی یہ طلاق بائن ہے طرفین رحمہما اللہ کے نزدیک۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللّٰهُ: يَكُونُ تَحْرِيمًا مُؤَبَّدًا اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ دائمی حرمت قرار دی جائے گی۔ یہ جدائی کیا ہے؟ دائمی حرمت یعنی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے، يَرْحَمُكَ اللّٰهُ، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یہ میاں بیوی ایک دوسرے پر حرام ہو گئے اب کبھی ان کے درمیان نکاح جائز نہیں بھئی۔ جبکہ طرفین رحمہما اللہ کے نزدیک یہ جدائی طلاق بائن کے حکم میں ہے۔
وَإِنْ كَانَ الْقَذْفُ بِوَلَدٍ نَفَى الْقَاضِي نَسَبَهُ وَأَلْحَقَهُ بِأُمِّهِ اور اگر قذف بولد تھا بھئی، تہمت کیا لگائی تھی؟ بچے کی نفی کی، نَفَى الْقَاضِي نَسَبَهُ تو قاضی اس بچے کے نسب کی نفی کر دے گا۔ جب یہ شہادتیں گزر جائیں تو اب قاضی کیا کرے گا اس بچے کے نسب کی اس آدمی سے نفی کر دے گا وَأَلْحَقَهُ بِأُمِّهِ اور بچے کو اس کی ماں کے ساتھ ملا دے گا، اب یہ صرف اس عورت کا بچہ شمار ہو گا اس آدمی کا بچہ شمار نہیں ہو گا کیونکہ نسب کی نفی ہو گئی لعان آ گیا درمیان میں دونوں کے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اور بچے کی نفی کی تھی خاوند نے بھئی، خاوند نے کیا کہا تھا یہ بچہ میرا نہیں، تو اب مولانا عورت قاضی کے پاس گئی تو اب شہادتوں میں اس بچے کی نفی کا ذکر ہو گا زنا کا ذکر نہیں ہو گا۔ پہلے تو زنا کا الزام لگایا تھا تو مرد یوں کہتا تھا کہ أَشْهَدُ بِاللّٰهِ کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کی قسم میں سچا ہوں اس الزام کے اندر جو میں نے اس عورت پر لگایا ہے یعنی زنا کا، یعنی زنا کا جو الزام میں نے اس عورت پر لگایا ہے اس کے اندر میں سچا ہوں، اب یوں کہے گا اس بچے کی نفی کا جو الزام میں نے لگایا ہے میں اس میں سچا ہوں۔ فرق سمجھ میں آیا؟ جی۔ تو آخر تک
پھر اسی طرح ہو گا، بچے کی نفی کی بات چلے گی۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ كَانَ الْقَذْفُ بِوَلَدٍ اور اگر قذف بولد تھا نَفَى الْقَاضِي نَسَبَهُ تو قاضی نفی کر دے گا اس بچے کے نسب کی اس کے خاوند سے وَأَلْحَقَهُ بِأُمِّهِ اور بچے کو ملا دے گا اس کی ماں کے ساتھ کہ اب یہ صرف اس عورت کا بچہ شمار ہو گا۔
فَإِنْ عَادَ الزَّوْجُ وَأَكْذَبَ نَفْسَهُ حَدَّهُ الْقَاضِي وَحَلَّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا۔ فَإِنْ عَادَ الزَّوْجُ اگر خاوند لوٹا وَأَكْذَبَ نَفْسَهُ اور اپنے آپ کو جھٹلایا۔ یاد رکھیے جب کوئی شخص لعان کر لے اپنی بیوی کے ساتھ تو ان دونوں میں جدائی کروا دی گئی اور اب ان دونوں کے درمیان نکاح جائز نہیں ہے، یہ دونوں اکٹھے نہیں ہو سکتے بھئی۔ کیونکہ حدیث میں آتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اَلْمُتَلَاعِنَانِ لَا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا لعان کرنے والے جو ہیں جمع نہیں ہو سکتے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یعنی کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے بھئی۔ لعان کرنے والے کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے تو ان میں نکاح جائز نہیں اب بھئی۔ لیکن خاوند نے یوں کیا لعان کے بعد پھر قاضی کے پاس آیا اور کہا کہ قاضی صاحب وہ جو میں نے الزام لگایا تھا وہ جھوٹا الزام تھا اور وہ شہادتیں میں نے جھوٹی دی تھیں بھئی۔ تو جب اس نے اپنے نفس کو جھٹلا دیا کہ میں نے جھوٹ بولا تھا تو اب بھئی تہمت تو اس نے لگائی تھی بیوی پر زنا کی، تو اب چونکہ بہت بڑا الزام لگایا تھا تو اب اس پر حد قذف جاری ہو گی بھئی۔ کیا جاری ہو گی؟ حد قذف، تہمت لگائی اور خود کہہ رہا ہے میں نے جھوٹا الزام لگایا تھا تو حد قذف جاری ہو گی۔ سمجھ میں آیا؟ حد قذف بھئی۔ اور اب ان دونوں کا آپس میں نکاح بھی جائز ہو گیا بھئی۔ عِنْدَ الْأَحْنَافِ اب دونوں کا نکاح بھی کیا ہوا آپس میں؟ جائز ہو گیا بھئی۔
اس پر اشکال ہوتا ہے بھئی کہ حدیث میں تو آیا تھا کہ اَلْمُتَلَاعِنَانِ لَا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا کہ لعان کرنے والے کبھی بھی آپس میں جمع نہیں ہو سکتے! تو جواب یہ مولانا کہ یہ اب لعان کرنے والے رہے ہی نہیں۔ اس لیے کہ جب اس نے اپنے آپ کو جھٹلا دیا کہ میں نے شہادت کس قسم کی دی تھی؟ جھوٹی شہادت، تو وہ شہادتیں ختم ہو گئیں، کالعدم ہو گئیں، اور انہی شہادتوں سے تو کیا تھا؟ لعان تھا، تو وہ لعان بھی کیا ہوا؟ ختم ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو اب جب ان میں لعان ختم ہو گیا تو دونوں متلاعنان رہے ہی نہ بھئی۔ اور حدیث میں تو آیا ہے اَلْمُتَلَاعِنَانِ لَا يَجْتَمِعَانِ متلاعنان جو ہیں وہ آپس میں دونوں جمع نہیں ہو سکتے کبھی بھی یعنی جب تک یہ متلاعنان ہیں، اور اب تو جب اس نے اپنے نفس کو جھٹلا دیا تو ان دونوں میں لعان ختم ہوا تو دونوں متلاعنان رہے ہی نہیں، تو اب دونوں آپس میں کیا کر سکتے ہیں؟ نکاح کر سکتے ہیں۔ مسئلہ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ ان میں لعان قائم تھا بھئی اور وہ لعان تھا کس چیز کا نام؟ وہ شہادتوں کا ہی تو نام تھا اور اس نے اپنے آپ کو کیا کر لیا؟ جھٹلا دیا، جب جھٹلا دیا معلوم ہوا وہ شہادتیں بھی کیسی ہوئیں؟ جھوٹی تھیں، تو وہ شہادتیں کالعدم ہوئیں۔ جب وہ شہادتیں کالعدم ہوئیں تو انہی پر تو لعان تھا وہ لعان بھی کیا ہو گیا؟ ختم ہو گیا تو اب دونوں متلاعنان نہ رہے، اور حدیث میں تو آیا تھا اَلْمُتَلَاعِنَانِ لَا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا لعان کرنے والے آپس میں جمع نہیں ہو سکتے کبھی بھی اور اب دونوں متلاعنان نہ رہے کیونکہ لعان ہی کیا ہو گیا ان دونوں کے درمیان سے؟ ختم ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟ اس لیے اب اس عورت کے ساتھ اس کا نکاح جائز ہوا۔ البتہ چونکہ اس نے اپنے نفس کو جھٹلایا ہے اور بتلایا کہ میں نے جھوٹا الزام لگایا تھا زنا کا اور زنا کا الزام کسی پر جھوٹا لگایا جائے تو پھر کیا کیا جاتا ہے اس پر؟ حد قذف جاری ہوتی ہے۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ عَادَ الزَّوْجُ پس اگر خاوند لوٹا وَأَكْذَبَ نَفْسَهُ اور اپنے آپ کو جھٹلایا حَدَّهُ الْقَاضِي تو قاضی کیا کرے گا اس پر حد لگائے گا وَحَلَّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا اور حلال ہے اس شخص کے لیے کہ اب یہ اس عورت کے ساتھ نکاح کر لے۔
وَكَذَلِكَ إِنْ قَذَفَ غَيْرَهَا فَحُدَّ بِهِ أَوْ زَنَتْ فَحُدَّتْ۔ اسی طرح اگر اس شخص نے کسی اور عورت پر زنا کا الزام لگایا اور پھر اس کی وجہ سے اس شخص پر حد قذف جاری کی گئی۔ بھئی اس شخص میں اور اس کی بیوی میں لعان ہو گیا جدائی کروا دی گئی یہ دونوں کبھی بھی اب آپس میں نکاح نہیں کر سکتے کیونکہ یہ متلاعنان ہیں بھئی۔ لیکن اس شخص نے بعد میں کسی اور عورت پر زنا کا الزام لگایا، وہ اسے قاضی کے پاس لے آئی، قاضی کے پاس آ کر بھئی وہ ثبوت پیش نہ کر سکا گواہ پیش نہ کر سکا تو اب اس شخص پر کیا لگا دی گئی؟ حد قذف لگا دی گئی بھئی، اسی کوڑے بھی لگائے گئے اور یہ ہمیشہ کے لیے کیا بن گیا؟ مردود الشہادت بن گیا۔ جب مردود الشہادت ہوا تو اس شخص میں لعان کی اہلیت رہی؟ بھئی لعان تو نام ہی کس چیز کا تھا؟ شہادتوں کا تھا تو اب اس شخص میں لعان کی اہلیت ہی نہ رہی، جب لعان کی اہلیت ہی نہ رہی تو اب دونوں متلاعنان نہ رہے مولانا۔ کیوں؟ کیونکہ لعان کی اہلیت ہی نہیں ہے تو متلاعن کہاں سے؟ لعان کی اہلیت ہوتی تو ہم اسے متلاعن کہتے۔ بات سمجھ میں آ رہی ہے؟ تو اب دونوں متلاعن نہ رہے۔ کیوں نہ رہے؟ لعان کی اہلیت ہی نہیں رہی بھئی، اس وقت تھی اب نہیں ہے، اب اس میں لعان کی اہلیت نہیں ہے تو لعان ان میں ختم ہوا۔ ابتدا تو لعان کی اہلیت تھی لیکن بقاءً کیا ہے یہاں لعان کی اہلیت نہیں، تو دونوں متلاعنان نہ رہے لعان ختم ہوا تو اب یہ پھر اپنی اس بیوی کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے جس کے ساتھ اس نے لعان کیا تھا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ معنی ہے وَكَذَلِكَ إِنْ قَذَفَ غَيْرَهَا فَحُدَّ بِهِ اور اسی طرح اگر اس نے کیا کیا تہمت لگائی غَيْرَهَا اپنی اس بیوی کے علاوہ کسی اور پر فَحُدَّ بِهِ پس اس پر حد لگائی گئی، تو اب بھی وہ جو بیوی جس کے ساتھ لعان کیا تھا اس کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے کیونکہ اہلیت ختم ہوئی لعان کی۔
أَوْ زَنَتْ فَحُدَّتْ یا اس کی بیوی جس کے ساتھ لعان کیا تھا اس نے زنا کیا فَحُدَّتْ پس اس پر کیا جاری کی گئی؟ حد زنا جاری کی گئی، اسے حد لگائی گئی۔ تو بھئی میاں بیوی میں کیا ہوا تھا؟ لعان، جدائی ہو گئی، لیکن بعد میں اس عورت نے کسی سے زنا کیا اور قاضی کے پاس چار گواہوں کے ذریعے زنا ثابت ہو گیا اور اس عورت پر کیا جاری کی گئی؟ حد زنا جاری کر دی گئی بھئی، سو کوڑے لگا دیے گئے۔ اب بھئی جب سو کوڑے لگا دیے تو یہ عورت اب آپ بتائیے پاکدامن رہی؟ پاکدامن نہ رہی، تو لعان کی اہلیت ختم ہوئی بھئی۔ لعان کی کیا ہوئی اہلیت؟ ختم ہوئی کیونکہ لعان کے لیے ہم نے کیا شرائط ذکر کی تھیں؟ وہاں ایک شرط یہ بھی تھی کہ عورت کس قسم کی ہونی چاہیے پاکدامن ہونی چاہیے، اس نے زنا نہ کیا ہو اس پر حد زنا جاری نہ ہوئی ہو، تو جب لعان کی اہلیت ختم ہوئی تو دونوں متلاعنان نہ رہے، جب دونوں متلاعنان نہ رہے تو اب آپس میں کیا کر سکتے ہیں؟ نکاح کر سکتے ہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
وَإِنْ قَذَفَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ صَغِيرَةٌ أَوْ مَجْنُونَةٌ فَلَا لِعَانَ بَيْنَهُمَا اور اگر تہمت لگائی کسی شخص نے اپنی بیوی پر اس حال میں کہ یہ صغیرہ تھی یا مجنونہ تھی، صغیرہ تھی ابھی بالغ ہی نہیں ہوئی چھوٹی تھی أَوْ مَجْنُونَةٌ یا مجنونہ تھی، فَلَا لِعَانَ بَيْنَهُمَا تو ان دونوں کے درمیان لعان نہیں وَلَا حَدَّ اور حد بھی نہیں ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اس لیے کہ یہ اہل شہادت میں سے ہی نہیں ہیں بھئی، اور یہاں حد بھی نہیں آتی بھئی ان پر اگر کوئی اجنبی بھی تہمت زنا کی لگا دے تو حد نہیں آتی تو خاوند نے جب تہمت لگائی تو وہاں بھی نہیں آئے گی حد۔ جب حد نہیں آئے گی تو لعان تو خلیفہ کس کا ہے، نائب کس کا ہے؟ حد ہی کا تو نائب ہے تو جب حد نہیں تو لعان بھی نہیں۔ اسی لیے کہا فَلَا لِعَانَ بَيْنَهُمَا وَلَا حَدَّ تو نہ ان میں لعان ہے اور نہ حد۔
وَقَذْفُ الْأَخْرَسِ لَا يَتَعَلَّقُ بِهِ اللِّعَانُ اور گونگے کی تہمت، اخرس کہتے ہیں گونگا بھئی۔ بھئی ایک عورت ہے اس کا خاوند گونگا ہے، اس نے اس پر تہمت لگائی زنا کی اشاروں وغیرہ کے ذریعے، تو کہتے ہیں اس سے لعان کا تعلق نہیں ہو گا: وَقَذْفُ الْأَخْرَسِ لَا يَتَعَلَّقُ بِهِ اللِّعَانُ اور گونگے کی تہمت جو ہے اس سے تعلق نہیں ہو گا لعان کا۔ اس سے لعان کا تعلق نہیں ہو گا اس لیے کہ لعان میں آپ نے پڑھا ہے بھئی شہادتیں ضروری ہیں اور گونگا شہادتیں دے سکتا ہے بھئی؟ وہ تو بول ہی نہیں سکتا بھئی، تو میاں بیوی میں سے کوئی ایک گونگا ہو تو لعان نہیں پھر ہو گا بھئی۔ اور حد بھی نہیں آئے گی مولانا اس لیے کہ وہ اشارے سے الزام لگا رہا ہے تو اشارے سے اس میں شبہ آ گیا، سمجھ میں آیا؟ اور حد ادنیٰ شبہے سے بھی کیا ہو جایا کرتی ہے؟ ساقط ہو جایا کرتی ہے۔
وَإِذَا قَالَ الزَّوْجُ: لَيْسَ حَمْلُكِ مِنِّي فَلَا لِعَانَ اور اگر خاوند نے کہا بیوی سے کہ تمہارا حمل مجھ سے نہیں ہے فَلَا لِعَانَ تو ان دونوں میں لعان نہیں ہو گا۔ بھئی بیوی حاملہ ہے اور حالت حمل میں خاوند نے اسے کہا کہ یہ جو تمہارا حمل ہے مجھ سے نہیں ہے، تو کیا اب ان دونوں میں لعان ہو گا؟ کہتے ہیں ان دونوں میں لعان نہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ اس لیے کہ بھئی حمل کے ہونے کا تو ابھی یقین ہی نہیں ہے، پتا نہیں یہ حمل کی وجہ سے پیٹ پھولا ہوا ہے یا کسی بیماری کی وجہ سے پھولا ہوا ہے، تو حمل مشکوک الوجود ہوا مولانا۔ تو گویا کہ خاوند یہاں یوں کہنا چاہتا ہے: اگر تیرے پیٹ میں حمل ہوا یعنی تو نے اگر بچے کو جنم دیا تو یہ بچہ مجھ سے نہیں ہو گا۔ خاوند گویا کیا کہہ رہا ہے؟ گویا اپنی تہمت کو معلق کر رہا ہے شرط کے ساتھ، اور تہمت شرط کے ساتھ معلق نہیں ہو سکتی۔ بھئی حمل کی نفی کی ہے نا اور حمل کا کوئی اپنا وجود یقینی ہے؟ اپنا وجود ہی اس کا تو یقینی نہیں ہے، تو تہمت یقینی ہوئی یا ویسے ہی ہو گئی بھئی؟ حمل ہی ہو سکتا ہے عورت کو نہ ہو ویسے ہی پیٹ پھولا ہوا ہو تو کوئی تہمت ہوئی؟ حمل ہی نہیں تھا اس نے کہا حمل مجھ سے نہیں ہے، حمل تو تھا ہی نہیں بھئی۔ ہاں اس کا پتا کس وقت چلنا تھا؟ جب عورت کیا کرے بچے کو جنم دے، اس وقت پتا لگے گا کہ واقعی یہ کیا تھا حمل تھا، تو یہ تو اس وقت پتا چلا اور اس نے تو الزام اس وقت لگایا تھا دو چار ماہ پانچ ماہ پہلے لگایا تھا تو اس وقت گویا الزام تہمت نہیں تھی اب کیا بن گئی؟ تو گویا اس وقت اس نے تہمت کو معلق کیا تھا بھئی کہ اگر تمہارے پیٹ میں حمل ہوا تو پھر یہ حمل مجھ سے نہیں۔ تو گویا تہمت کو کس کے ساتھ معلق کر دیا اس نے؟ شرط کے ساتھ اگر یہ حمل ہوا، اور تہمت کو شرط کے ساتھ معلق کرنا صحیح نہیں ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو حمل کی وجہ سے لعان نہیں ہو گا کیونکہ اس کا ابھی یقین نہیں ہے تو گویا یہاں تہمت کو شرط کے ساتھ معلق کرنا ہوا اور تہمت تو شرط کے ساتھ معلق ہو نہیں سکتی لہذا لعان بھی نہیں آئے گا، سمجھ میں آیا؟ گویا تہمت پائی ہی نہیں گئی۔ تو یہ معنی ہے وَإِذَا قَالَ الزَّوْجُ: لَيْسَ حَمْلُكِ مِنِّي فَلَا لِعَانَ اور اگر خاوند نے کہا کہ تیرا حمل مجھ سے نہیں ہے فَلَا لِعَانَ تو لعان نہیں ہو گا۔
وَإِنْ قَالَ اور اگر خاوند نے یوں کہا: زَنَيْتِ تو نے زنا کیا ہے وَهٰذَا الْحَمْلُ مِنَ الزِّنَا اور یہ جو حمل ہے کس سے ہے؟ زنا سے ہے۔ بیوی حاملہ تھی، خاوند نے کہا زَنَيْتِ تو نے زنا کیا ہے وَهٰذَا الْحَمْلُ مِنَ الزِّنَا اور یہ حمل کس سے ہے زنا سے ہے، تَلَاعَنَا اب دونوں آپس میں کیا کریں گے؟ لعان کریں گے۔ بھئی اب کیوں لعان کریں گے؟ یہ بھی تو پچھلی صورت کی طرح ہے! کہتے ہیں فرق ہے: وہاں صرف اس نے یہ کہا تھا تیرا یہ حمل مجھ سے نہیں، اب اس نے کہا زَنَيْتِ تو نے کیا کیا ہے زنا کیا ہے، تو یہ جو لعان ہو گا یہ اس حمل کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ کس کی وجہ سے ہے؟ زنا کے لفظ کی وجہ سے آیا ہے۔ وَلَمْ يَنْفِ الْقَاضِي الْحَمْلَ مِنْهُ اور نفی نہیں کرے گا قاضی حمل کی خاوند سے۔ خاوند سے حمل کی نفی نہیں کرے گا کہ بچہ پیدا ہو تو پھر کیا کہا جائے کہ یہ اس خاوند کا بچہ نہیں۔ کیوں بھئی بچے کی نفی کیوں نہیں؟ جب لعان ہے تو کیا ہونا چاہیے؟ یہی تو خاوند نے کہا تھا یہ بچہ مجھ سے نہیں ہے یہ تو کسی اور سے ہے بھئی تو بچے کی بھی نفی ہونی چاہیے! کہتے ہیں جواب دیا مولانا کہ وہ تو حمل کی صورت میں حمل کی نفی کر رہا ہے اور حمل کی نفی کی صورت میں تو لعان پچھلے مسئلے میں آپ پڑھ چکے ہیں آتا ہی نہیں کیونکہ حمل کا وجود یقینی نہیں۔ تو یہاں جو لعان آیا ہے لفظ زنا کی وجہ سے آیا ہے نفی حمل کی وجہ سے نہیں۔ جب نفی حمل کی وجہ سے لعان نہیں تو اس کے نسب کی پھر نفی بھی نہیں ہو گی۔ وجہ سب کو سمجھ میں آ گئی؟ اس لیے کہا وَلَمْ يَنْفِ الْقَاضِي الْحَمْلَ مِنْهُ نفی نہیں کرے گا قاضی حمل کی اس خاوند سے۔
وَإِذَا نَفَى الرَّجُلُ وَلَدَ امْرَأَتِهِ عَقِيبَ الْوِلَادَةِ۔ اچھا بھئی یہاں سے آپ کو یہ بتلا رہے ہیں: یاد رکھیے خاوند بچے کی نفی کرتا ہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے تو دو صورتیں ہیں: یا تو پیدائش کے ابتدائی چند دنوں میں نفی کرے گا کہ یہ بچہ میرا نہیں ہے۔ بعضوں نے کہا ہے تین دن ہے اس کی مدت، بعضوں نے کہا ہے سات دن تک کہ جن دنوں میں مبارک باد دی جاتی ہے اور بچے کے لیے چیزیں وغیرہ خریدی جاتی ہیں، تو بعضوں نے کہا تین دن بعضوں نے کہا سات دن، سمجھ میں آیا بھئی؟ اور صاحبین کے نزدیک مدت نفاس ہے بھئی، جب تک بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو خون آتا رہے اس وقت تک بھئی نفی کر سکتا ہے۔ تو یاد رکھیے اگر خاوند بچے کی نفی کرتا ہے ان ابتدائی ایام کے اندر تو پھر اس صورت کے اندر لعان ہو گا اور بچے کی بھی نفی کر دی جائے گی۔ لعان بھی ہو گا اور بچے کی بھی کیا کر دی جائے گی؟ نفی۔ لیکن اگر بعد میں کرتا ہے مہینے دو مہینے چار مہینے ٹھہر کر کرتا ہے کہ یہ بچہ میرا نہیں، اب دونوں میں لعان تو ہو گا لیکن بچے کے نسب کی نفی نہیں ہو گی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا؟ کیا مسئلہ ہوا کہ خاوند اگر بچے کی نفی کرتا ہے چاہے ابتدائی دنوں میں کرے چاہے بعد میں کرے دونوں صورتوں میں کیا ہو گا؟ لعان ہو گا، لیکن بچے کے نسب کی نفی صرف کن ایام میں ہو گی؟ ابتدائی ایام میں اگر نفی کی ہے اور لعان ہوا تو بچے کے نسب کی بھی نفی کر دی جائے گی، لیکن اگر بعد میں ہوا دو چار ماہ پانچ ماہ کے بعد وہ انکار کرتا ہے تو اس صورت میں لعان تو ہو گا لیکن بچے کے نسب کی نفی نہیں کی جائے گی۔ کیوں بھئی بعد میں کیوں نہیں نفی کی جائے گی؟ وجہ یہ بھئی کہ اتنی دیر تک وہ جو خاموش رہا تو خاموشی اقرار پہ دلالت کر رہی ہے، اگر ایسی بات ہوتی تو اسے کیا کرنا چاہیے تھا؟ پہلے ہی نفی کرنی چاہیے تھی اور اس نے پہلے تو نفی نہیں کی، اس نے سکوت کیا اور سکوت دلیل ہے اقرار کی بھئی۔ سکوت دلیل ہے کس چیز کی؟ اقرار کی، تو گویا ایک دفعہ وہ اقرار کر چکا ہے بعد میں اب وہ نفی کرنا چاہتا ہے اب نفی نہیں ہو گی۔ لیکن اگر شروع کے دنوں میں ہی نفی کر دیتا ہے تو پھر لعان کی وجہ سے بچے کی بھی کیا کر دی جائے گی؟ نفی کر دی جائے گی۔ مسئلہ اچھی طرح سمجھ میں آیا؟
تو کہتے ہیں وَإِذَا نَفَى الرَّجُلُ وَلَدَ امْرَأَتِهِ اور جب نفی کر دی کسی آدمی نے اپنی بیوی کے بچے کی عَقِيبَ الْوِلَادَةِ ولادت کے بعد أَوْ فِي الْحَالِ الَّتِي تُقْبَلُ التَّهْنِئَةُ فِيهَا یا اس حالت کے اندر جس میں قبول کیا جاتا ہے مبارک باد کو بھئی، اس حالت میں تہنیت کہتے ہیں مبارک باد، اس حالت میں مبارک بادوں کو قبول کیا جاتا ہے أَوْ تُبْتَاعُ لَهُ آلَةُ الْوِلَادَةِ یا اس حالت میں کہ جس کے اندر خریدا جاتا ہے بچے کے لیے آلہ ولادت یعنی ولادت کی چیزیں وغیرہ خریدی جاتی ہیں اس کا سامان۔ بتلایا بعض علماء کیا فرماتے ہیں وہ ایام جن میں مبارک باد دی جاتی ہے اور بچے کے لیے سامان خریدا جاتا ہے وہ کتنے دن ہیں؟ تین دن ہیں، بعضوں نے کیا کہا سات دن ہیں، لیکن عرف میں دیکھا جائے گا مولانا عرف میں تین دن ہے سات دن ہے آٹھ دس دن تک جتنا ہو وہ مدت مراد ہے۔ تو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد نفی کی یا اس حالت میں جس میں مبارک بادوں کو قبول کیا جاتا ہے اور بچے کے لیے آلہ ولادت خریدا جاتا ہے صَحَّ نَفْيُهُ تو اس کا نفی کرنا صحیح ہے وَلَاعَنَ بِهِ اور اس کی وجہ سے کیا کرے گا؟ لعان کرے گا۔ وَإِنْ نَفَاهُ بَعْدَ ذَلِكَ لَاعَنَ اور نفی کی اگر اس نے اس مدت کے بعد لَاعَنَ تو پھر لعان کرے گا وَيَثْبُتُ النَّسَبُ اور نسب ثابت ہو جائے گا، نسب پھر نفی نہیں ہو گا۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ تَعَالَى: يَصِحُّ نَفْيُهُ فِي مُدَّةِ النِّفَاسِ اور امام ابو یوسف اور امام محمد رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ صحیح ہے اس کا نفی کرنا مدت نفاس کے اندر۔ مدت نفاس کے اندر اندر یہ کیا کر سکتا ہے بچے کی نفی کر سکتا ہے اس کے بعد نہیں بھئی، یعنی اس کے بعد نسب ثابت ہو گا بھئی ہاں لعان ہو سکتا ہے۔
وَإِنْ وَلَدَتْ وَلَدَيْنِ فِي بَطْنٍ وَاحِدٍ فَنَفَى الْأَوَّلَ وَاعْتَرَفَ بِالثَّانِي ثَبَتَ نَسَبُهُمَا وَحُدَّ الزَّوْجُ۔ صورت یہ: یاد رکھیے بعض اوقات بچے جڑواں ہوتے ہیں بھئی۔ بچے کیا ہوتے ہیں؟ جڑواں بچے ہوتے ہیں، لیکن جڑواں بچے یہ ضروری نہیں پھر اکٹھے ہی ان کی پیدائش ہو، ان کے درمیان کبھی فرق بھی آ جاتا ہے۔ تو اگر دو بچوں کی پیدائش کے درمیان چھ ماہ سے کم کا فرق ہو تو پھر یہ جڑواں ہی شمار ہوں گے، توامین کہتے ہیں ان کو عربی میں۔ کیا کہتے ہیں؟ توامین، جڑواں ہی شمار ہوں گے یعنی ایک ہی پیٹ سے شمار ہوں گے۔ یہ بچے کیا شمار ہوں گے؟ ایک ہی پیٹ سے شمار ہوں گے۔ لیکن اگر درمیان میں فرق چھ ماہ کا ہے تو پھر وہ الگ شمار ہو گا کیونکہ حمل کی اقل مدت کتنی ہے؟ چھ ماہ، کم سے کم چھ ماہ میں بچے کی پیدائش ہو سکتی ہے اس سے کم کے اندر بچے کی پیدائش نہیں ہو سکتی۔ تو چھ ماہ اگر گزر چکے ہیں تو پھر وہ الگ شمار ہو گا توامین شمار نہیں۔ تو دو بچے ہوئے اسی طرح اور دونوں توامین ہیں یعنی دونوں کی پیدائش کے اندر چھ ماہ سے کم کا فرق ہے تو یہ توامین شمار ہوتے ہیں، اور یاد رکھیے ان میں سے ایک کا نسب جب ثابت ہو جائے تو دوسرے کا بھی ثابت ہو جائے گا کیونکہ ان کی پیدائش ماء واحد سے ہوئی ہے۔ کس سے ہوئی ہے؟ ماء واحد سے ہی ان کی پیدائش ہوئی ہے بھئی۔
اب صورت یہ ایک عورت نے دو بچوں کو جنم دیا اور دونوں توامین ہیں بھئی، اور توامین میں نے بتلایا ان کی پیدائش کس سے ہوتی ہے ماء واحد سے، جب ایک کا بھی اقرار خاوند کر لے گا تو دوسرے کا بھی خود بخود کیا ہو جائے گا خاوند سے نسب ثابت ہو جائے گا۔ اب توامین پیدا ہوئے، ایک صورت یہ: خاوند پہلے بچے کے نسب کی نفی کرتا ہے اور دوسرے بچے کے نسب کا اعتراف کرتا ہے۔ پہلے بچے کا انکار کر دیا یہ میرا بچہ نہیں ہے، دوسرے کا کہتا ہے ہاں یہ میرا بچہ ہے، تو کہتے ہیں یاد رکھو اس صورت میں خاوند پر حد جاری ہو گی۔ کیا جاری ہو گی؟ حد جاری ہو گی۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ کس بچے کی نفی کی ہے خاوند نے، پہلے کی یا دوسرے کی؟ پہلے بچے کی نفی کی اور دوسرے کا اعتراف کیا، اب خاوند پر کیا ہو گی؟ حد جاری ہو گی۔ کیوں حد کیوں جاری ہو گی؟ وجہ یہ کہ جب اس نے پہلے بچے کی نفی کر دی تو گویا بیوی پر کس چیز کا الزام لگا دیا؟ زنا کا الزام لگا دیا۔ بعد میں اس نے دوسرے بچے کا اعتراف کر لیا، جب دوسرے بچے کا اعتراف کیا تو گویا پہلے کا بھی اعتراف ہو گیا اس لیے کہ ان دونوں بچوں کی پیدائش کس سے ہوئی ہے؟ ماء واحد سے، پہلے کا بھی گویا اعتراف ہو گیا۔ گویا جو اس نے پہلے الزام لگایا تھا اس میں خود ہی اپنے آپ کو جھوٹا قرار دے دیا کہ میں نے وہ کس قسم کا الزام لگایا تھا؟ جھوٹا! بھئی ان دونوں بچوں کی پیدائش تو ماء واحد سے ہوئی ہے جب آپ ثانی کا اقرار کر رہے ہیں تو پہلے جو آپ نے نفی کی تھی معلوم ہوا وہ نفی آپ نے جھوٹ بولا تھا، جھوٹا الزام لگایا تھا۔ اور جب جھوٹا الزام کسی پر زنا کا کوئی لگائے اس پر کیا جاری کی جاتی ہے؟ حد، تو لہذا اب خاوند پر کیا جاری کی جائے گی؟ حد جاری کی جائے گی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا؟
لیکن اگر اس کا عکس ہوا: پہلے کا خاوند نے اعتراف کیا ثانی کی نفی کی، تو اب دونوں میں لعان ہو گا۔ پچھلی صورت میں تھا خاوند پہ حد جاری، اب دونوں میں کیا ہو گا؟ لعان۔ اور دونوں صورتوں میں یہ بھی یاد رکھنا بچے کا نسب خاوند سے ثابت ہو جائے گا دونوں صورتوں میں چاہے پہلے کی نفی کرے چاہے دوسرے کی نفی کرے۔ پہلے کی نفی کی تھی دوسرے کا اعتراف کیا تھا تو خاوند پر حد جاری ہوئی لیکن دونوں بچے کس کے شمار ہوں گے؟ اسی خاوند کے کیونکہ جب اس نے ایک کا اعتراف کر لیا تو دونوں بچوں کی پیدائش ماء واحد سے ہے تو دوسرے کا نسب بھی خود بخود کیا ہو گیا اسی سے ثابت ہو گیا۔ اور دوسری صورت کے اندر بھئی پہلے کا اعتراف کر لیا، جب پہلے کا اعتراف کیا تو دونوں بچوں کی پیدائش تو ہوئی ہے ماء واحد سے لہذا دوسرے کا بھی خود بخود نسب کس سے ثابت ہوا؟ اسی سے۔ تو پہلے کی نفی کرے چاہے دوسرے کی نفی کرے دونوں صورتوں میں نسب خاوند سے ثابت ہو جائے گا کیونکہ ایک کا وہ اقرار کرے گا، جب ایک کا اقرار کرے گا تو دونوں ماء واحد سے ہیں دوسرے بچے کا نسب بھی خود بخود اسی سے ثابت ہو گا۔ لیکن اگر پہلے کی نفی کی تھی ثانی کا اقرار کیا تو گویا اپنے آپ کو خود جھٹلا دیا اور خود جھٹلایا ہے تو اس پر کیا لگے گی؟ حد لگے گی۔ لیکن اگر پہلے کا اقرار کیا اور ثانی کا انکار کیا اب لعان ہو گا۔ کیونکہ پہلے کا جب اس نے اقرار کر دیا اور ثانی میں انکار کیا تو انکار کے بعد اس نے اپنے آپ کو جھٹلایا ہے؟ پچھلی صورت میں تو اس نے بعد میں اعتراف کر کے گویا اپنے آپ کو ہی کیا کر دیا تھا جھٹلا دیا تھا، اور یہاں انکار آخر میں کر رہا ہے اس انکار کے بعد وہ اپنے آپ کو جھٹلا رہا ہے؟ نہیں، جب اس نے اپنے آپ کو جھٹلایا نہیں تو گویا زنا کا الزام لگایا ہے صرف، اور اس صورت میں کیا ہوا کرتا ہے؟ لعان ہوا کرتا ہے تو لعان ہو گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَإِنْ وَلَدَتْ وَلَدَيْنِ فِي بَطْنٍ وَاحِدٍ اور اگر جنم دیا عورت نے دو بچوں کو ایک ہی پیٹ سے فَنَفَى الْأَوَّلَ وَاعْتَرَفَ بِالثَّانِي پس خاوند نے اول کی نفی کر دی اور ثانی کا اعتراف کر دیا ثَبَتَ نَسَبُهُمَا تو دونوں کا نسب ثابت ہو جائے گا وَحُدَّ الزَّوْجُ اور خاوند کو حد لگائی جائے گی۔ وَإِنِ اعْتَرَفَ بِالْأَوَّلِ اور اگر پہلے کا اعتراف کیا وَنَفَى الثَّانِيَ اور دوسرے کی نفی کر دی ثَبَتَ نَسَبُهُمَا تو نسب دونوں کا ثابت ہو گا وَلَاعَنَ اور لعان کرے گا خاوند بھئی اب۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
كِتَابُ الْعِدَّةِ۔ عدت: عربی زبان میں عدت کا معنی ہے شمار کرنا بھئی۔ عربی زبان میں عدت کا کیا معنی ہے؟ شمار کرنا۔ اور اصطلاح میں یہ تعریف آپ کے حاشیے میں دی ہوئی ہے اسے نوٹ کر لیں: کہتے ہیں وَهِيَ عِبَارَةٌ عَنِ التَّرَبُّصِ الَّذِي يَلْزَمُ الْمَرْأَةَ عِنْدَ زَوَالِ النِّكَاحِ أَوْ شُبْهَتِهِ یہ عبارت ہے اس ٹھہرنے سے، انتظار کرنے سے الَّذِي يَلْزَمُ الْمَرْأَةَ جو عورت پر لازم ہوتی ہے عِنْدَ زَوَالِ النِّكَاحِ زوال نکاح کے وقت أَوْ شُبْهَتِهِ یا شبہ نکاح کے زوال کے وقت بھئی۔ شبہ نکاح کے زوال کے وقت۔ بھئی دیکھو ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، تو کیا طلاق دیتے ہی عورت کسی اور سے نکاح کر سکتی ہے؟ نہیں بلکہ اس کو کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے گا، اپنے نفس کو روکنا پڑے گا، توقف کرنا پڑے گا۔ وہ مدت جب گزر جائے گی اس کے بعد وہ نکاح کسی اور سے کرنا چاہے تو نکاح کر سکتی ہے، یہ وقت عدت کہلاتا ہے۔ یا اسی طرح خاوند کا انتقال ہوا تو انتقال سے بھی نکاح ٹوٹ گیا، اب عورت آگے کہیں نکاح نہیں کر سکتی بلکہ اسے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا اور وہ چار ماہ دس دن ہیں انتقال کی صورت میں بھئی، تو یہ چار ماہ دس دن یہ کیا ہے عورت کی؟ عدت ہے۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو طلاق کی صورت میں عدت کیا ہے؟ تین حیض، اور وفات کی صورت میں عدت کتنی ہے؟ چار ماہ دس دن۔ کتنا؟ چار ماہ دس دن بھئی۔
تو کہتے ہیں وَإِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ طَلَاقًا بَائِنًا اور جب طلاق دے دے کوئی شخص اپنی بیوی کو طَلَاقًا بَائِنًا أَوْ رَجْعِيًّا طلاق بائن ہو یا طلاق رجعی ہو أَوْ وَقَعَتِ الْفُرْقَةُ بَيْنَهُمَا یا ان دونوں میں کیا ہو جدائی واقع ہو جائے بِغَيْرِ طَلَاقٍ بغیر طلاق کے۔ بغیر طلاق کے ہی ان دونوں میں کیا واقع ہو جائے؟ جدائی واقع ہو جائے بھئی۔ بغیر طلاق کے کیسے جدائی واقع ہو گی؟ ایک صورت یہ ہے میاں بیوی میں سے کوئی ایک دوسرے کا کیا بن جائے؟ مالک بن جائے، سمجھ میں آیا؟ ایک شخص نے ایک باندی سے نکاح کیا تھا اور پھر اس باندی کو خرید لیا، کسی اور کی باندی تھی اس کے ساتھ اس شخص نے نکاح کیا ہوا تھا پھر اس باندی کو خرید لیا، تو فوراً خریدتے ہی دونوں کے درمیان کیا ہو جائے گی؟ دونوں کا نکاح ٹوٹ گیا، جدائی آ گئی لیکن یہ جدائی کون سی ہے بھئی نکاح ٹوٹا ہے بھئی کس طریقے پر، طلاق کے ذریعے یا بغیر طلاق کے؟ بغیر طلاق کے، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اسی طرح اور بھی کئی صورتیں بن جاتی ہیں۔ تو کہتے ہیں جب طلاق دے کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بائن أَوْ رَجْعِيًّا یا رجعی طلاق دے أَوْ وَقَعَتِ الْفُرْقَةُ بَيْنَهُمَا بِغَيْرِ طَلَاقٍ یا جدائی واقع ہو جائے ان دونوں کے درمیان بغیر طلاق کے وَهِيَ حُرَّةٌ اس حال میں کہ عورت کیا ہے آزاد ہے مِمَّنْ ان عورتوں میں سے تَحِيضُ جنہیں حیض آتا ہے یعنی حیض والی ہے، فَعِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَقْرَاءٍ تو اس عورت کی عدت تین اقراء ہیں بھئی۔ تین اقراء ہیں، بھئی اقراء کیا ہیں؟ کہتے ہیں وَالْأَقْرَاءُ الْحِيَضُ اقراء حیض ہیں، حِیَض جمع ہے حیض کی۔
بھئی قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ اور مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو روکے رکھیں تین قروء تک بھئی۔ یاد رکھیے آگے چل کر آپ پڑھیں گے اگلے درجات میں کہ قروء جمع ہے قَرْءٌ کی، جیسے اقراء یہاں کتاب میں اقراء آیا یہ بھی جمع ہے کس کی؟ قَرْءٌ کی۔ اور قَرْءٌ کا لفظ مشترک ہے بَيْنَ الْحَيْضِ وَالطُّهْرِ: طہر کو بھی قَرْءٌ کہتے ہیں، حیض کو بھی قَرْءٌ کہتے ہیں، دونوں پر یہ لفظ بولا جاتا ہے۔ اب قرآن میں اللہ فرماتے ہیں وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ مطلقہ عورتیں اپنے نفسوں کو روکے رکھیں تین قروء تک۔ اب قروء سے کیا مراد ہے؟ اس کا اطلاق تو طہر پر بھی ہوتا ہے اور حیض پر بھی، تو عِنْدَ الْأَحْنَافِ قروء سے مراد حیض ہیں۔ کیا مراد ہیں؟ حیض ہیں، تین حیض اپنے آپ کو روکے یہ اس کی عدت ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں کہ قروء سے مراد یہاں طہر ہے، تو تین طہر کیا کرے گی اپنے آپ کو روکے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو اسی لیے صاحب قدوری نے وضاحت کر دی کہ الْأَقْرَاءُ الْحِيَضُ اقراء کیا چیز ہیں؟ حیض ہیں، ہمارے نزدیک اقراء حیض ہیں طہر نہیں جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ کے نزدیک اقراء کیا ہیں؟ طہر ہیں۔
بھئی کہا وَهِيَ حُرَّةٌ مِمَّنْ تَحِيضُ یہ آزاد عورت ہے ان عورتوں میں سے جسے حیض آتا ہے۔ بھئی یاد رکھیے دراصل عدت تین قسم پر ہے: اگر عورت ایسی ہے جسے حیض آتا ہے تو اس کی عدت تین حیض ہیں۔ بعض عورتیں ایسی جن کو حیض نہیں آتا مثلاً ابھی صغیرہ ہے بالغ ہی نہیں ہوئی تو اس کو بھی حیض نہیں آتا اس کو طلاق دی ہے خاوند نے، یا ایسی عورت ہے جو بوڑھی ہو چکی ہے اور جب عمر پچپن سال ہو جائے تقریباً تو پھر اس وقت بھی حیض آنا بند ہو جاتا ہے بھئی اور یہ عورت آئسہ کہلاتی ہے، آئسہ بھئی آئسہ۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس وقت بھی حیض آنا بند۔ تو یاد رکھیے اگر عورت صغیرہ ہے جسے حیض نہیں آتا یا آئسہ ہے اسے بھی حیض نہیں آتا، ان کو طلاق ملی ہے تو ان کی عدت اب تو حیض آتا نہیں کیسے شمار کریں؟ تو یاد رکھیے ان کی عدت تین مہینے ہیں، ہر مہینہ ایک حیض کے قائم مقام ہو گیا بھئی تو تین مہینے ہیں ان کی عدت۔ اور اگر عورت حاملہ ہے جسے طلاق ملی ہے تو اس کی عدت کتنی ہے؟ اس کی عدت وضع حمل تک ہے جب تک اس بچے کو جنم نہ دے دے۔ جب بچے کو جنم دے دے گی تو فوراً عدت ختم ہوئی چاہے طلاق کے تھوڑی دیر بعد ہی بچے کی پیدائش کیوں نہ ہو جائے، جیسے ہی بچے کو جنم دے گی فوراً عدت کیا ہو گئی؟ ختم۔ تو عدت تین قسم پر ہو گئی: بعضوں کی عدت کو حیض سے شمار کریں گے تین حیض بھئی، اور بعضوں کی عدت کس سے شمار کریں گے؟ مہینوں سے بھئی، اور بعضوں کی عدت کس سے شمار کریں گے؟ وضع حمل تک، حاملہ کی عدت کب تک ہو گی؟ وضع حمل۔
اسی لیے کہا ایسی عورت ہے مِمَّنْ تَحِيضُ جسے کیا آتا ہو حیض آتا ہو فَعِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَقْرَاءٍ تو اس کی عدت تین اقراء ہیں وَالْأَقْرَاءُ الْحِيَضُ اور اقراء کیا چیز ہیں؟ حیض ہیں۔ وَإِنْ كَانَتْ لَا تَحِيضُ مِنْ صِغَرٍ أَوْ كِبَرٍ اور اگر عورت کو حیض نہیں آتا مِنْ صِغَرٍ صغیرہ ہونے کی وجہ سے أَوْ كِبَرٍ یا کبیرہ بوڑھی ہونے کی وجہ سے، عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے فَعِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ تو اس کی عدت کیا ہے؟ تین ماہ ہیں۔ وَإِنْ كَانَتْ حَامِلًا اور اگر وہ عورت حاملہ ہے فَعِدَّتُهَا أَنْ تَضَعَ حَمْلَهَا تو اس کی عدت یہ ہے کہ وہ وضع حمل کر دے، اپنے حمل کو جنم دے دے بھئی۔ وَإِنْ كَانَتْ أَمَةً اور اگر وہ عورت باندی ہے جسے طلاق ملی تھی، بھئی ایک شخص نے باندی سے نکاح کیا ہوا تھا اسے طلاق دے دی اس نے، فَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ تو اس کی عدت کتنی ہے؟ دو حیض ہیں۔ کیونکہ باندی کا حکم آزاد عورت سے نصف ہوتا ہے: آزاد عورت کی عدت کتنی تھی؟ تین حیض، تو باندی کا کتنا ہونا چاہیے؟ نصف، ڈیڑھ حیض ہونا چاہیے لیکن حیض کی تقسیم نہیں، پتا نہیں چل سکتا کب نصف ہوتا ہے اور کب نصف نہیں، تو لہذا اب دوسرے حیض کو پھر پورا ہی کر لیں گے تو دو حیض ہو جائیں گے۔ تو کہتے ہیں فَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ تو اس کی عدت دو حیض ہیں۔ وَإِنْ كَانَتْ لَا تَحِيضُ فَعِدَّتُهَا شَهْرٌ وَنِصْفٌ اور اگر اسے حیض نہیں آتا تو اس کی عدت ایک ماہ اور نصف ہے یعنی ڈیڑھ ماہ ہے۔ بھئی حیض کی تو تقسیم نہیں ہو سکتی تھی ڈیڑھ حیض تو ہم نہیں بنا سکتے تھے، سمجھ میں آیا؟ لیکن تین مہینوں کی تقسیم تو ہو سکتی ہے ڈیڑھ ماہ بھئی، تو لہذا اگر اسے حیض نہیں آتا فَعِدَّتُهَا شَهْرٌ وَنِصْفٌ تو اس کی عدت ڈیڑھ ماہ ہے۔
وَإِذَا مَاتَ الرَّجُلُ عَنِ امْرَأَتِهِ الْحُرَّةِ فَعِدَّتُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشَرَةُ أَيَّامٍ اور جب کوئی شخص مر جائے، جب مر جائے میں نے بتایا نکاح ٹوٹ گیا اب عورت پر عدت گزارنا ضروری ہے۔ تو کہا جب کوئی شخص مر جائے اپنی آزاد بیوی کو چھوڑ کر، مَاتَ کا صلہ عَنْ آئے تو اس کا معنی چھوڑ کر مرنا: وَإِذَا مَاتَ الرَّجُلُ عَنِ امْرَأَتِهِ الْحُرَّةِ جب کوئی شخص اپنی آزاد بیوی کو چھوڑ کر مر جائے فَعِدَّتُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشَرَةُ أَيَّامٍ تو اس عورت کی عدت چار ماہ اور دس دن ہیں۔ وَإِنْ كَانَتْ أَمَةً اور اگر وہ عورت باندی ہے فَعِدَّتُهَا شَهْرَانِ وَخَمْسَةُ أَيَّامٍ تو اس کی عدت دو ماہ اور پانچ دن ہیں: آزاد کا نصف کر لیں گے ادھر چار ماہ تھے ادھر دو ماہ، ادھر دس دن تھے ادھر پانچ دن، تو دو ماہ پانچ دن۔ وَإِنْ كَانَتْ حَامِلًا اور اگر وہ عورت جس کا خاوند مرا ہے وہ عورت اگر حاملہ تھی فَعِدَّتُهَا أَنْ تَضَعَ حَمْلَهَا تو اس کی عدت یہ ہے کہ وہ وضع حمل کر دے یعنی حمل کو جنم دے دے۔ چلیے بس مولانا۔ هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔