Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-091

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 197
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
وَإِذَا تَقَدَّمَ الشَّفِيعُ إِلَى الْقَاضِي فَادَّعَى الشِّرَاءَ وَطَلَبَ الشُّفْعَةَ سَأَلَ الْقَاضِي الْمُدَّعَى عَلَيْهِ عَنْهَا، فَإِنِ اعْتَرَفَ بِمِلْكِهِ الَّذِي يَشْفَعُ بِهِ وَإِلَّا كَلَّفَهُ بِإِقَامَةِ الْبَيِّنَةِ، فَإِنْ عَجَزَ عَنِ الْبَيِّنَةِ اسْتَحْلَفَ الْمُشْتَرِيَ بِاللّٰهِ مَا يَعْلَمُ أَنَّهُ مَالِكٌ لِلَّذِي ذَكَرَهُ مِمَّا يَشْفَعُ بِهِ، فَإِنْ نَكَلَ عَنِ الْيَمِينِ أَوْ قَامَتْ لِلشَّفِيعِ بَيِّنَةٌ سَأَلَهُ الْقَاضِي هَلِ ابْتَاعَ أَمْ لَا۔ بھئی شفعہ کے مسائل ہم نے پڑھنا شروع کیے تھے۔ شفعہ کس کو کہتے تھے؟ میں نے آپ کو بتلایا تھا بھئی کہ یہ زمین جائیداد کا مالک بننا ہے مشتری پر جبراً اسی کے ثمن کے مثل کے بدلے میں۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ ایک آدمی کی مثلاً زمین ہے دوسرے آدمی کی زمین کے ساتھ ملی ہوئی ہے، اس نے اپنی زمین بیچی کسی شخص کو، تو جو پڑوسی ہے اس کو حق ہے کہ وہ مشتری کو اسی کے مثل ثمن دے کر جبراً اس سے زمین کو لے لے بھئی۔ جبراً کیا کرے؟ زمین کو لے لے بھئی۔ تو شفعہ کا عربی زبان میں معنی ہے ملانا۔ تو دیکھو یہاں بھی کیا کرتا ہے؟ شفیع جبراً دوسرے کی زمین کو اپنی زمین کے ساتھ ملا لیتا ہے، یعنی اس سے جبراً خرید کر اپنی زمین کے ساتھ ملا لیتا ہے۔ اور میں نے بتلایا تھا یہاں تین قسم کے آدمی ہیں جن کو شفعہ کا حق ہوتا ہے بھئی۔ پہلا خلیط کہلائے گا، دوسرا شریک، تیسرا جار۔ خلیط کس کو کہتے تھے؟ جو نفس مبیعہ میں شریک ہو۔ ایک زمین ہے میرے اور زید کے درمیان مشترکہ ہے تو ہم دونوں ایک دوسرے کے خلیط ہوئے۔ اور دوسرا شریک تھا۔ شریک کس کو کہتے تھے؟ جو حق مبیعہ میں شریک ہو، یعنی راستہ دونوں کا ایک ہو مولانا۔ اور میں نے بتلایا تھا مثلاً گلی بند ہے آگے سے، دونوں کے گھر کی طرف آئی ہے گلی لیکن آگے سے بند ہے، اگر گلی آگے سے بند نہیں پھر تو یہ عام راستہ ہے، یہ اب حق مبیعہ میں شرکت یہاں نہیں ہے، اس میں تو سارے لوگوں کا حق ہے بھئی، سب لوگ گزر سکتے ہیں وہاں سے بھئی، کوئی روک نہیں سکتا کسی کو۔ اور تیسرا تھا جار بھئی کہ جس کی زمین کی حد دوسرے کی زمین کی حد کے ساتھ ملی ہوئی ہو بھئی۔ اور بتلایا تھا سب سے پہلے شفعہ کا حقدار کون ہے؟ خلیط ہے، خَلِيطٌ فِي نَفْسِ الْمَبِيعِ۔ اس کے بعد اگر وہ شفعہ نہ کرے، چھوڑ دے، پھر کسے شفعہ کا حق ہے؟ شَرِيكٌ فِي حَقِّ الْمَبِيعِ کو بھئی۔ اگر وہ بھی شفعہ کو چھوڑ دے، نہیں کرتا تو پھر کس کا حق ہے؟ جار کا، پڑوسی کا پھر حق ہے بھئی۔ اور میں نے بتلایا تھا یہاں تین طلب ضروری ہیں، تین قسم کی طلب۔ پہلی طلب کیا کہلاتی ہے؟ طلب مواثبت بھئی، کہ جس مجلس میں علم ہو اسی مجلس کے اندر فوراً کیا کہے کہ میں شفعہ طلب کرتا ہوں۔ سمجھ میں آیا؟ کوئی ایسے لفظ ذکر کر دے جس سے طلب شفعہ کا پتہ چلے بھئی۔ یہ طلب مواثبت ہے۔ اس کے بعد پھر کیا ضروری ہے؟ طلب اشہاد ضروری ہے کہ دو گواہ لے جائے اور اگر زمین ابھی بائع کے قبضے میں ہے، بیع تو کر چکا ہے لیکن ہے کس کے قبضے میں؟ بائع کے قبضے میں ہے تو بائع پر دو گواہ پیش کر دے کہ اس نے زید کو زمین بیچی ہے اور میں اس کا شفیع ہوں اور میں نے اس کا شفعہ پہلے طلب کیا تھا اور اب بھی تمہیں گواہ بناتا ہوں اور اس کا شفعہ طلب کرتا ہوں بھئی۔ اور اگر بائع کیا کر چکا ہے؟ زمین مشتری کے حوالے کر چکا ہے بھئی، تو پھر بیع کرتے ہی مالک کون بن گیا تھا زمین کا؟ مشتری۔ صرف بائع کا قبضہ تھا، اور اب تو بائع کا قبضہ بھی نہیں ہے، مشتری کے حوالے وہ زمین کر چکا ہے تو بائع اجنبی ہو چکا۔ اب بائع پر گواہ پیش کرنا اب نہیں درست بھئی، اب نہیں گواہ بائع پر پیش کر سکتا بلکہ اب کس پر کر سکتا ہے؟ صرف مشتری یا اس زمین پر بھئی، تو ان پر بھی گواہ پیش کر سکتا ہے۔ یہ طلب تقریر تھی، کیا کہلاتی ہے؟ طلب تقریر یا طلب اشہاد بھئی۔ اور تیسرا ہے طلب اخذ بھئی کہ پھر قاضی کے پاس جائے گا بھئی اور اب طلب کرے گا کہ زمین میرے حوالے کی جائے بھئی۔ تو یہ تین طلبیں ضروری ہیں بھئی۔ اور یاد رکھیے شفعہ کا ثبوت بیع کے بعد ہوتا ہے، بیع سے پہلے شفعہ کا ثبوت نہیں ہے۔ اگر ایک شخص کا ارادہ ہے زمین بیچنے کا، اس کا پڑوسی کہتا ہے آپ بیچ دو بے شک زمین، میں شفعہ نہیں کروں گا، میں شفعہ چھوڑتا ہوں۔ بھئی اس نے تو پہلے ہی کیا کہہ دیا؟ میں شفعہ چھوڑتا ہوں۔ تو کیا شفعہ چھوڑنے کا کہہ دے گا تو شفعہ باطل ہوا اس کا؟ کہتے ہیں نہیں، ابھی تو شفعہ ثابت ہی نہیں ہوا، شفعہ تو ثابت ہی کب ہوگا؟ بیع کے بعد ثابت ہوگا۔ تو اس بیع کے بعد اب وہ کہتا ہے میں شفعہ چھوڑتا ہوں تو اب حق شفعہ اس کا باطل ہو گیا۔ اور یہ بھی آپ نے پڑھا تھا کہ شفعہ صرف غیر منقولی جائیداد کے اندر جائز ہے، منقولی چیزوں کے اندر شفعہ نہیں ہو سکتا۔ اور نیز یہ بھی آپ نے پڑھا تھا کہ شفعہ کے اندر ضروری ہے کہ وہ جائیداد یا وہ زمین جو ہے کسی عوض کے بدلے ہو اور وہ عوض کیا ہونا چاہیے؟ مال ہونا چاہیے، اس لیے کہ آپ نے پھر شفعہ کر کے اس زمین کو لینا ہے تو مال ہوگا تو آپ کیا کر سکیں گے؟ اس کا مثل دے کر اس زمین کو لے سکیں گے۔ آج ہم طلب اخذ کے بارے میں پڑھیں گے۔ تفصیل پہلے سمجھ لو بھئی۔ بھئی آپ قاضی ہیں بھئی قاضی۔ آپ کے پاس ایک شفیع آیا اور اس نے آ کر کہا کہ قاضی صاحب، یہ فلاں جگہ پر زید نے فلاں مکان بیچا ہے اور زید نے فلاں مکان عمرو کے ہاتھ بیچا ہے، اور اس کے ساتھ والا مکان میرا ہے اور میں اس پر شفعہ کرتا ہوں، میں اس کا شفیع ہوں بھئی۔ میں نے طلب مواثبت بھی کی تھی اور طلب اشہاد یا طلب تقریر بھی میں کر چکا ہوں، اب میں طلب اخذ کے لیے آیا ہوں، وہ زمین میرے حوالے کر دی جائے بھئی۔ وہ زمین میرے حوالے کر دی جائے۔ تو آپ قاضی ہیں بھئی، آپ فوراً کیا کہیں گے کہ بھئی پہلے اس زمین کا حدود اربعہ بیان کرو، کس زمین کی تم بات کر رہے ہو بھئی؟ کس زمین کا دعویٰ کر رہے ہو، کس کو تم لینا چاہتے ہو؟ تو یاد رکھو پہلے حدود اربعہ پوچھا جائے گا۔ بھئی آپ قاضی ہیں، آپ کے پاس دن رات لوگ شفعہ کے مسائل لے کر آئیں گے تو آپ پورے شہر کو تو آپ نہیں جانتے نہ آپ نے سارے شہر کو دیکھا ہوا ہے ایک ایک جگہ کو، تو اب ضروری ہے کہ کیا کریں اس سے؟ حدود اربعہ پوچھی جائیں بھئی کہ کہاں کی زمین ہے، کس جگہ پر ہے بھئی، کون سا علاقہ ہے، کون سا محلہ ہے، اس زمین کے دائیں طرف کس کی زمین ہے، بائیں طرف کس کی زمین ہے، اگلی طرف کس کی زمین ہے وغیرہ، یہ ساری تفصیل پوچھیں گے تاکہ زمین متعین ہو جائے بھئی۔ متعین تو ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے بھئی؟ ورنہ تو مجہول کا دعویٰ لازم آئے گا اور مجہول دعویٰ تو صحیح نہیں ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو اب آپ نے اس سے کیا کیا بھئی؟ حدود اربعہ پوچھی بھئی کہ کون سی جگہ پر ہے زمین، کس قسم کی ہے، زمین ہے، باغ ہے، کیا چیز ہے، اور اس کے دائیں طرف کس کی زمین ہے یا کیا چیز ہے، اس کے بائیں طرف کیا چیز ہے، اس کے سامنے کی طرف کیا چیز ہے وغیرہ، یہ ساری تفصیل پوچھ لیں۔ اب زمین متعین ہو گئی۔ کیا ہو گئی؟ اب زمین متعین ہو گئی بھئی۔ تو شفیع بھئی آپ کے پاس آیا اور اس نے طلب اخذ کی تو اب آپ کیا کریں گے؟ اس زمین کا محل وقوع سب سے پہلے پوچھیں گے تاکہ دعویٰ مجہول لازم نہ آئے بھئی، پہلے وہ زمین تو معلوم ہو جائے بھئی، زمین معلوم ہو جائے۔ حدود اربعہ پوچھ لیا سارا، تفصیل ساری معلوم ہو گئی، پتہ چل گیا کون سی زمین ہے جس کو یہ لینا چاہتا ہے بھئی شفعہ کے ذریعے۔ اس کے بعد اب پوچھا جائے گا شفعہ کے سبب کے بارے میں۔ بھئی تم کیسے شفعہ کرتے ہو بھئی؟ پھر وہ بتلائے گا کہ میں کیا ہوں؟ پڑوسی ہوں، ساتھ والی زمین میری ہے، وہ سبب بیان کرے گا بھئی۔ جی، تو وہ اس زمین کے بارے میں پوچھا جائے گا جس کی وجہ سے وہ شفعہ کر رہا ہے، مثلاً وہ کہتا ہے میں کیا ہوں؟ پڑوسی ہوں بھئی۔ اب بھئی کیسے پڑوسی؟ کہتا ہے جی اس کے جو مثلاً دائیں طرف والی زمین ہے وہ میری ہے یا دائیں طرف والا جو گھر ہے وہ میرا ہے۔ تو بھئی اس کے لیے بھی اب ثبوت چاہیے یا نہیں ثبوت چاہیے کہ پتہ نہیں اس کا گھر ہے بھی یا اس کا گھر نہیں ہے؟ تو چنانچہ پھر اس کے بعد بھئی جب اس نے کہا میرا ساتھ والا گھر ہے، تو اب قاضی اس مدعیٰ علیہ سے پوچھے گا جس پر اس نے شفعہ کا دعویٰ کیا ہے، اس کو قاضی کے پاس لے کر آیا ہے بھئی۔ قاضی اب اس کی طرف متوجہ ہو جائے گا اور پوچھے گا کہ بھئی یہ جو گھر ہے اس ساتھ والا، کیا یہ واقعی اسی کا ہے؟ اگر وہ کہہ دیتا ہے ہاں کہ وہ گھر واقعی اسی کا ہے تو پھر بات آگے چلے گی بھئی۔ اگر وہ انکار کرتا ہے، وہ کہتا ہے مجھے علم ہی نہیں ہے، تو پھر قاضی اس شفیع کی طرف متوجہ ہوگا اور اسے کہے گا کہ بھئی گواہ لے کر آؤ، ثابت کرو گواہی کے ذریعے کہ وہ ساتھ والا گھر تمہارا ہے۔ ساتھ والا گھر تمہارا ہے۔ تو اگر وہ گواہی لے آتا ہے، گواہ لے آتا ہے تو مسئلہ آگے چلے گا بھئی۔ اور اگر اس کے پاس گواہ نہیں ہیں تو پھر قاضی اس مدعیٰ علیہ کی طرف متوجہ ہوگا جس کو یہ لے کر آیا ہے اور جس پر شفعہ کا دعویٰ کیا ہے۔ بھئی اس کے پاس تو گواہی نہیں ہے تو دوسرے پر کیا آئے گی اب؟ قسم۔ اب اس سے قسم لی جائے گی، لیکن یہ قسم نہیں لی جائے گی کہ قسم اٹھاؤ یہ اس گھر کا مالک ہے یا گھر کا مالک نہیں ہے، بلکہ یہاں علم پر قسم لی جائے گی، تم قسم اٹھاؤ کہ تمہیں علم نہیں ہے کہ یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے۔ علم پر قسم لی جائے گی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کیونکہ وہ ملک تو گھر دوسرے کی ہے تو وہ یقینی طور پر کوئی بات کر سکتا ہے؟ نہیں، وہ یقینی طور پر قسم اٹھا ہی نہیں سکتا کہ گھر یہ واقعی اس کا ہے یا نہیں، ہاں اپنے علم پر قسم اٹھا سکتا ہے کہ میرے علم میں یہ بات ہے یا میرے علم میں یہ بات نہیں ہے بھئی۔ اچھا، اگر وہ انکار کر دیتا ہے قسم سے تو اب بات آگے چلے گی بھئی۔ سب سے پہلے آیا بھئی کیا کیا اس نے؟ شفعہ کا دعویٰ کیا تو قاضی سب سے پہلے کیا کرے گا؟ حدود اربعہ پوچھے گا مکان کہاں پر ہے، کس جگہ پر زمین ہے، کس محلے میں ہے، کس علاقے میں ہے، اس کے دائیں بائیں آگے پیچھے کس کی زمینیں ہیں، ساری تفصیل تاکہ متعین ہو جائے یہ والا ٹکڑا زمین کا ہے، اس کی یہ بات کر رہا ہے۔ اچھا جب حدود اربعہ کا پتہ چل گیا تو اس کے بعد ہم پوچھیں گے بھئی سبب کے بارے میں، تم کس طرح اس زمین پر شفعہ کر سکتے ہو، کیا وجہ ہے بھئی، کیسے تمہیں حق حاصل ہے شفعہ کا؟ تو وہ حق بتلائے گا کہ یہ ساتھ والی زمین مثلاً میری ہے، میں اس کا پڑوسی ہوں۔ اب ساتھ والی زمین کہہ رہا ہے میری ہے تو اس کے لیے بھی ثبوت چاہیے۔ چنانچہ سب سے پہلے قاضی کس کی طرف متوجہ ہو جائے گا؟ مدعیٰ علیہ کی طرف متوجہ ہو جائے گا اور اس سے پوچھے گا کہ بھئی کیا یہ واقعی ساتھ والا گھر یہ شفیع کا گھر ہے؟ یہ اسی کی ملکیت میں ہے؟ اگر وہ اقرار کر لیتا ہے تو بات آگے چلے گی۔ اگر وہ اقرار نہیں کرتا تو پھر کیا کیا جائے گا؟ شفیع سے کیا طلب کی جائے گی؟ گواہی طلب کی جائے گی، بینہ قائم کرو کہ یہ ساتھ والا گھر تمہارا ہے، تم اس کے مالک ہو۔ اگر وہ بینہ قائم کر دیتا ہے پھر بات آگے چلے گی۔ اگر نہیں کر سکا، بینہ نہیں ہے اس کے پاس تو پھر قاضی اب قسم لے گا کس سے؟ مدعیٰ علیہ سے، اور کس بات پر قسم لی جائے گی؟ اس کے علم پر قسم لی جائے گی کہ تم قسم اٹھاؤ کہ تمہیں علم نہیں ہے کہ یہ اس شخص کی زمین ہے، یہ اس کا مالک ہے۔ پس اگر وہ قسم سے انکار کر دیتا ہے پھر بات آگے چلے گی مولانا۔ معلوم ہوا ثابت ہو گیا، اس نے قسم سے انکار کر دیا بھئی، قسم نہیں کھا رہا تو معلوم ہوا ساتھ والا گھر کس کا ہے؟ شفیع کا ہے۔ تو تین صورتیں ہیں بھئی: اگر مدعیٰ علیہ نے اقرار کر لیا کہ یہ ساتھ والا گھر اسی کا ہے پھر تو بینہ کی طرف جانے کی ضرورت ہی نہیں۔ اگر اقرار نہیں کرتا پھر بینہ کی طرف جائیں گے۔ اگر بینہ اس نے قائم کر دی پھر اب مدعیٰ علیہ کو قسم دینے کی ضرورت نہیں، بات آگے چل پڑے گی۔ لیکن اگر بینہ سے عاجز آیا تو پھر اب مدعیٰ علیہ سے کیا لی جائے گی؟ قسم لی جائے گی اور بات آگے چل پڑے گی بھئی۔ صورت سمجھ میں آئی؟ اس کے بعد اب قاضی ثبوت شفعہ کے بارے میں پوچھے گا بھئی۔ شفعہ کس کی وجہ سے آیا کرتا ہے؟ شفعہ کا سبب کیا ہے؟ بیع ہے، کیا ہے؟ بیع۔ چنانچہ اب اس مدعیٰ علیہ سے پوچھے گا کہ کیا تم نے یہ زمین، اگر وہ بائع ہے تو پوچھے گا کیا تم نے یہ زمین بیچی ہے؟ یا اگر مشتری کو لے کر آیا ہے، مشتری سے پوچھے گا کیا تم نے وہ زمین خریدی ہے؟ اگر وہ اقرار کر لیتا ہے تو قاضی اب اس کے حق میں فیصلہ کر دے گا شفعہ کا۔ کیا کر دے گا؟ فیصلہ کر دے گا۔ اور اگر وہ انکار کرتا ہے میں نے بیچی ہی نہیں زمین یا میں نے خریدی ہی نہیں زمین، تو اب پھر دوسرے کو کہا جائے گا بینہ قائم کرو۔ کیا کرو؟ بینہ قائم کرو۔ یہ بینہ قائم کر دے گا تو پھر بھی ثابت ہو گیا کہ زمین بیچی گئی ہے اور اب اس کے حق میں کیا کر دیا جائے گا؟ شفعہ کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ سب سے پہلے اب دوبارہ خلاصہ سن لو بھئی، کیا کریں گے سب سے پہلے؟ قاضی کس کے بارے میں پوچھے گا؟ حدود اربعہ کے بارے میں تاکہ مجہول کا دعویٰ لازم نہ آئے۔ اس کے بعد اب سبب کے بارے میں پوچھنا ہے کہ بھئی یہ کیوں شفعہ کرتے ہو؟ وہ کیا کہتا ہے مثلاً ساتھ والا گھر میرا ہے۔ تو اب اس کے لیے ثبوت چاہیے ساتھ والا گھر اس کا ہے یا نہیں، تو سب سے پہلے کس سے پوچھے گا قاضی؟ مدعیٰ علیہ سے پوچھے گا ہاں بھئی یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے یا اس کا نہیں؟ اگر وہ اقرار کر دیتا ہے تو بات ثابت ہو گئی۔ لیکن اگر وہ اقرار نہیں کرتا پھر کیا کریں گے؟ شفیع یعنی مدعی سے کیا کریں گے؟ گواہ طلب کریں گے۔ اگر وہ گواہ قائم کر دیتا ہے بس ثابت ہو گیا، آگے چلیں گے۔ لیکن اگر وہ گواہ بھی نہیں قائم کر سکا تو پھر کیا کریں گے؟ مدعیٰ علیہ سے اس کے علم پر قسم لی جائے گی۔ وہ قسم سے انکار کر دیتا ہے تو پھر بات آگے چلے گی۔ اور انکار کر دیا یا اس نے بینہ قائم کر دی یا اس نے اقرار کر لیا تھا تو ثابت ہو گیا کہ یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے۔ اب پوچھا جائے گا بیع کے بارے میں کیونکہ بیع ہوئی ہوگی تو شفعہ بھی ثابت ہوگا اس کے لیے ورنہ شفعہ تو ثابت ہی نہیں ہوتا۔ تو اب بیع کے بارے میں پوچھا جائے گا مدعیٰ علیہ سے کہ تو نے کیا زمین بیچی ہے وہ والی یا زمین خریدی ہے یا نہیں خریدی بھئی؟ اگر وہ اقرار کر لیتا ہے تو پھر تو بات واضح ہو گئی بھئی، مکان کا حدود اربعہ بھی پتہ چل گیا، یہ بھی پتہ چل گیا یہ اس کا پڑوسی ہے اور یہ بھی پتہ چل گیا کہ مدعیٰ علیہ نے اس زمین کو بیچا یا خریدا ہے، تو اب شفعہ کا اس کے حق میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔ اور اگر وہ بیع و شراء سے انکاری ہے تو پھر کیا کیا جائے گا؟ دوسرے سے گواہ طلب کیے جائیں گے شفیع سے بھئی کہ تم شفعہ کا دعویٰ کرنے آئے ہو اور شفعہ تو آیا کرتا ہے بیع کے بعد، تو پہلے بیع پر گواہ پیش کرو پتہ تو چلے چیز بکی بھی ہے یا نہیں۔ تو وہ گواہ پیش کر دیتا ہے، اب بھی سارا کچھ ثابت ہو گیا تو اب اس کے حق میں کس چیز کا فیصلہ کر دیا جائے گا؟ شفعہ کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ یہی بات اب صاحب قدوری بیان کر رہے ہیں، دیکھیے بھئی: وَإِذَا تَقَدَّمَ الشَّفِيعُ إِلَى الْقَاضِي پس جب آیا شفیع اور جب آیا شفیع قاضی کے پاس فَادَّعَى الشِّرَاءَ پس اس نے دعویٰ کیا شراء کا، یعنی شراء کا کہ یہ زمین اس شخص نے خریدی ہے مثلاً مشتری کو لے کر آیا ہے بھئی، کس کو؟ مشتری کو مثلاً لے کر آیا ہے کہ اس نے زمین خریدی ہے، وَطَلَبَ الشُّفْعَةَ اور کس کو طلب کیا؟ شفعہ طلب کیا، سَأَلَ الْقَاضِي الْمُدَّعَى عَلَيْهِ تو پوچھے گا قاضی مدعیٰ علیہ سے، اور وہ اس وقت کون ہے بھئی؟ اس وقت مثلاً مشتری کو لے کر آیا ہے تو قاضی اس سے پوچھے گا بھئی۔ ہاں بس یہاں پر مشتری بناؤ، آگے بائع کی الگ صورت آ رہی ہے بھئی۔ بائع میں بھی یہی چیزیں ہوں گی لیکن وہاں تھوڑا سا فرق ہے وہ آگے بیان ہوگا، تو یہاں مدعیٰ علیہ مشتری کو ہی رکھو بھئی۔ تو یہ جب، دوبارہ سنو: وَإِذَا تَقَدَّمَ الشَّفِيعُ إِلَى الْقَاضِي جب شفیع آیا قاضی کے پاس فَادَّعَى الشِّرَاءَ پس اس نے دعویٰ کیا اس مدعیٰ علیہ کی شراء کا کہ اس نے وہ زمین خریدی ہے یا وہ گھر خریدا ہے وَطَلَبَ الشُّفْعَةَ شفعہ طلب کیا، سَأَلَ الْقَاضِي تو قاضی پوچھے گا، کس سے پوچھے گا؟ الْمُدَّعَى عَلَيْهِ مدعیٰ علیہ سے، وہ کون ہے یہاں پر؟ مشتری ہے، اس سے پوچھے گا عَنْهَا أَيْ عَنِ الدَّارِ، ہا ضمیر کس کو راجع ہے؟ دار، اس گھر کے بارے میں پوچھے گا جس کی وجہ سے یہ شخص کیا کر رہا ہے؟ شفعہ کر رہا ہے۔ بھئی حدود اربعہ کی بات صاحب قدوری نے نہیں ذکر کی، میں نے بتلایا حدود اربعہ بھی پوچھے، اس کے بعد کی باتیں ذکر کر رہے ہیں بھئی۔ اب کس چیز کے بارے میں پوچھنا تھا؟ سب سے پہلے حدود اربعہ تھا، اس کے بعد سبب کے بارے میں پوچھنا تھا، پھر اس کے بعد سبب کے بارے میں کہ یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے بھی یا اس کا نہیں ہے، اس کے بعد کیا پوچھنا تھا؟ پھر اس سے پوچھا جائے گا تم نے زمین خریدی ہے یا نہیں خریدی۔ تو اب یہ وہ دوسرا جو تھا کہ اب پوچھ رہا ہے اس گھر کے بارے میں یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے یا اس کا گھر نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ شفعہ کر رہا ہے، تو پوچھے گا قاضی مدعیٰ علیہ سے عَنْهَا اس گھر کے بارے میں یعنی جس کی وجہ سے شفیع شفعہ کر رہا ہے کہ یہ گھر واقعی اس کا ہے؟ اگر اس کا ہوگا تو شفعہ کا حق ہوگا ورنہ شفعہ کا حق نہیں۔ فَإِنِ اعْتَرَفَ بِمِلْكِهِ الَّذِي يَشْفَعُ بِهِ پس اس نے اگر اعتراف کر لیا، کس نے اعتراف کیا؟ مشتری نے اعتراف کر لیا یعنی مدعیٰ علیہ نے بِمِلْكِهِ اس شفیع کے مالک ہونے کا الَّذِي يَشْفَعُ بِهِ اس زمین کا جس کے ذریعے وہ کیا کر رہا ہے؟ شفعہ، اس زمین یا اس گھر کے بارے میں جس کے ذریعے وہ کیا کر رہا ہے؟ شفعہ۔ قاضی اس سے پوچھے گا ہاں بھئی یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے؟ اگر وہ کیا کہہ دیتا ہے ہاں واقعی یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے تو ٹھیک۔ وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو كَلَّفَهُ بِإِقَامَةِ الْبَيِّنَةِ تو مکلف بنائے گا قاضی، کس کو مکلف بنائے گا بِإِقَامَةِ الْبَيِّنَةِ بینہ کے قائم کرنے کا؟ شفیع کو۔ بینہ کس سے طلب کرنی تھی؟ شفیع سے۔ بھئی اس نے اعتراف کر لیا پھر تو بات ٹھیک ہے بینہ کی طرف نہیں جائیں گے، اگر اس نے اقرار نہیں کیا کہ یہ ساتھ والا گھر کس کا ہے؟ شفیع کا ہے، تو اب شفیع کو ثابت کرنا پڑے گا یہ ساتھ والا گھر میرا ہے تو اس سے کیا طلب کی جائے گی؟ گواہی۔ تو کہتے ہیں وَإِلَّا اور اگر ایسا نہ ہو یعنی وہ اقرار نہ کرے مدعیٰ علیہ تو قاضی مکلف بنا دے گا مدعی کو یعنی شفیع کو بِإِقَامَةِ الْبَيِّنَةِ بینہ کے قائم کرنے کا۔ فَإِنْ عَجَزَ عَنِ الْبَيِّنَةِ پس اگر وہ عاجز آ گیا بینہ سے اسْتَحْلَفَ الْمُشْتَرِيَ تو پھر قاضی قسم لے گا مشتری سے، یہ قسم لے گا: بِاللّٰهِ مَا يَعْلَمُ أَنَّهُ مَالِكٌ لِلَّذِي ذَكَرَهُ مِمَّا يَشْفَعُ بِهِ۔ تو قاضی قسم لے گا مشتری سے کہ بِاللّٰهِ، یہ قسم اٹھائے کہ بِاللّٰهِ وہ نہیں جانتا کہ أَنَّهُ مَالِكٌ کہ یہ شفیع جو ہے یہ مالک ہے لِلَّذِي اس عقار کا، اس جائیداد کا ذَكَرَهُ جس کو اس نے ذکر کیا۔ تم قسم اٹھاؤ کہ تم نہیں جانتے کہ یہ کیا ہے؟ یہ اس ساتھ والے گھر کا مالک ہے بھئی۔ کیا معنی وہ گھر جو اس نے ذکر کیا؟ کہتے ہیں مِمَّا يَشْفَعُ بِهِ یعنی وہ گھر جس کے ذریعے وہ کیا کر رہا ہے؟ شفعہ کر رہا ہے۔ فَإِنْ نَكَلَ عَنِ الْيَمِينِ پس اگر اس نے کیا کیا؟ قسم سے انکار کیا۔ نَكَلَ يَنْكُلُ نُكُولًا اس کا معنی ہوتا ہے قسم سے انکار کرنا۔ فَإِنْ نَكَلَ عَنِ الْيَمِينِ پس اگر اس نے انکار کیا قسم سے أَوْ قَامَتْ لِلشَّفِيعِ بَيِّنَةٌ یا قائم ہو گئی شفیع کے لیے کوئی بینہ یعنی اس نے بینہ قائم کر دی، یہ دونوں صورتوں میں بھئی اب بات آگے چل پڑے گی۔ تین صورتیں آ گئیں: وہ اعتراف کر لیتا ہے یہ ساتھ والا گھر اس کا ہے پھر بھی بات آگے؛ اعتراف نہیں کیا تو بینہ لے لی، بینہ سے ثابت ہو گیا بات آگے چل پڑی؛ اگر بینہ نہیں ہے تو پھر اس سے قسم لے لی جائے گی، اس نے قسم سے انکار کیا پھر بھی بات اگلے مرحلے میں آ گئی۔ اب سَأَلَهُ الْقَاضِي بھئی اب قاضی پوچھے گا، کس سے پوچھے گا؟ اس مدعیٰ علیہ سے، سَأَلَهُ الْقَاضِي مدعیٰ علیہ سے پوچھے گا قاضی هَلِ ابْتَاعَ أَمْ لَا کہ کیا اس نے خریدا ہے اسے یا نہیں؟ اس زمین کو اس نے خریدا ہے یا نہیں؟ فَإِنْ أَنْكَرَ الِابْتِيَاعَ اگر اس نے انکار کر دیا خریدنے کا۔ مدعیٰ علیہ کون ہے بھئی؟ مشتری، مشتری نے انکار کر دیا میں نے نہیں خریدی۔ اگر اقرار کر لیتا ہے پھر تو بات واضح ہے پھر بینہ کی طرف نہیں جائیں گے بھئی۔ اور اگر انکار کر دیا قِيلَ لِلشَّفِيعِ تو شفیع سے کہا جائے گا أَقِمِ الْبَيِّنَةَ کیا کرو؟ بینہ قائم کرو۔ فَإِنْ عَجَزَ عَنْهَا اگر وہ عاجز آ گیا بینہ سے یعنی اس کے پاس کوئی بینہ نہیں، کوئی گواہ نہیں لا سکا، اسْتَحْلَفَ الْمُشْتَرِيَ تو قاضی قسم لے گا مشتری سے۔ کیا قسم لے گا؟ بھئی دو مرحلے گزر چکے ہیں: پہلا مرحلہ تھا حدود اربعہ کے پوچھنے کا، وہ صاحب قدوری نے ذکر نہیں کیا بھئی۔ اب دوسرا مرحلہ کیا تھا کہ ساتھ والا گھر کس کا ہے؟ شفیع کا ہے، وہ ثابت ہو چکا۔ اب تیسرا مرحلہ آیا کہ یہ بیع ہوئی ہے یا بیع نہیں ہوئی، اس کے بعد پھر فیصلہ ہونا ہے۔ تو اب قاضی نے کیا کیا؟ مشتری سے پوچھا تم نے اس ساتھ والی زمین کو خریدا ہے یا نہیں خریدا؟ اگر وہ اقرار کر لے پھر تو بات واضح ہو گئی، فیصلہ ہو جائے گا اسی وقت شفعہ کا دوسرے کے حق میں۔ اور اگر وہ کیا کر دیتا ہے؟ انکار کر رہا ہے بھئی، تو اب اس صورت کے اندر مدعی سے کیا طلب کی جائے گی؟ مدعی کے ذمے کیا ہوتی ہے؟ مدعی کے ذمے بینہ اور مدعیٰ علیہ پر کیا آتی ہے؟ قسم بھئی۔ تو ہم تو پہلے ہی مسئلہ حل کر رہے تھے بینہ کی طرف بھی نہ جانا پڑے قسم کی طرف بھی نہ جانا پڑے، ویسے ہی قاضی نے اس سے پوچھ لیا بھئی تم تسلیم کرتے ہو کہ تم نے یہ زمین خریدی ہے؟ اس نے کیا کہا؟ میں تسلیم نہیں کرتا۔ اب مولانا اب ایک مدعی ہے دوسرا منکر ہے، اب وہ صورت آ گئی: مدعی پر کیا آئے گی؟ بینہ، اور منکر پر قسم آئے گی۔ تو چنانچہ اس سے کہے گا لاؤ بھئی گواہ پیش کرو۔ کس چیز پر گواہ اس نے پیش کرنے ہیں؟ کہ یہ اس نے زمین کیا کی ہے؟ خریدی ہے، بھئی مشتری کی بات چل رہی ہے، اس نے یہ زمین خریدی ہے۔ اور اگر بینہ نہ پیش کر سکے پھر کیا کیا جائے گا؟ پھر مشتری پر قسم آئے گی۔ سمجھ میں آیا؟ اب وہی ذکر کر رہے ہیں، مشتری سے قسم لے گا قاضی۔ کیا قسم لے گا؟ یاد رکھنا یہاں دو صورتیں ہیں، دو قسمیں ہیں دو صورتیں۔ ایک قسم تو یہ دی جائے اس کو: تم قسم اٹھاؤ کہ تم نے یہ زمین نہیں خریدی۔ یاد رکھنا یہ جو بینہ ہوتی ہے یہ کسی چیز کو ثابت کرنے کے لیے ہوتی ہے کہ قاضی صاحب ایسا ہے، اس کے لیے گواہ پیش کرتا ہے۔ اور قسم کسی چیز کے انکار پر لی جاتی ہے۔ کس پر؟ انکار پر لی جاتی ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو عدم کے لیے قسم لی جاتی ہے اور وجود کے لیے بینہ بھئی۔ تو اب یہاں دیکھو ایک دعویٰ کر رہا ہے دوسرا انکار کر رہا ہے، لہٰذا دعویٰ کرنے والے کی طرف سے کیا آئے گی؟ بینہ، اور بینہ کس پر آئے گی؟ کسی چیز کے ثابت کرنے پر، تو وہ یہ ثابت کر رہا ہے، کس چیز کو ثابت کر رہا ہے اس وقت؟ بیع کو۔ اور دوسرا انکار، تو اس سے قسم نفی پر لی جائے گی، نفی پر کہ تم قسم اٹھاؤ تم نے یہ زمین ساتھ والی نہیں خریدی۔ اگر وہ قسم اٹھا لیتا ہے میں نے نہیں خریدی، بس تو اس کے حق میں فیصلہ ہو گیا، بھئی اس نے خریدی نہیں ہے یہ تو مدعیٰ علیہ ہی نہیں، اس پر شفعہ تمہارا کہاں سے ہوا؟ ایک تو یہ صورت ہے۔ کیا قسم ہم نے لی اس سے بھئی؟ کہ اس نے یہ زمین نہیں خریدی۔ دوسری صورت: دوسری صورت اس سے یہ قسم لی جائے کہ تم قسم اٹھاؤ یہ تمہارے اوپر شفعہ کا مستحق نہیں ہے اس وجہ سے جو اس نے ذکر کی۔ کیا قسم لے گا؟ تم قسم اٹھاؤ کہ یہ تمہارے پر اس وجہ سے شفعہ کا مستحق نہیں ہے جو اس نے ذکر کی۔ اس نے کیا ذکر کیا تھا؟ پڑوسی ہوں، میں کیا ہوں اس کا؟ پڑوسی ہوں۔ تو اب قسم اٹھاؤ بھئی یہ جو وجہ ذکر کر رہا ہے یعنی میرا پڑوسی ہونا، اس کی وجہ سے یہ مجھ پر شفعہ کا حقدار نہیں ہے، شفعہ کا مستحق نہیں ہے۔ بھئی یہ کیا وجہ ہے دو قسم کی قسمیں کیوں ذکر کیں؟ کہتے ہیں بھئی یہ قسمیں دو قسم پر ہیں، لیکن بعض جگہ پر خرید پر قسم لی جائے گی اور بعض جگہ یہ شفعہ کا اس وجہ سے مستحق ہے یا شفعہ کا مستحق نہیں ہے اس بات پر قسم لی جائے گی۔ وجہ یہ بھئی یاد رکھو میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا ہمارے نزدیک شفعہ کا حق کتنی قسم کے لوگوں کو ہے بھئی؟ اولاً خَلِيطٌ فِي نَفْسِ الْمَبِيعِ، دوسرا شَرِيكٌ فِي حَقِّ الْمَبِيعِ، اور تیسرا جار۔ تینوں کو شفعہ کا حق ہوتا ہے۔ اور میں نے آپ کو بتایا تھا امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک بھئی پہلے دو کو شفعہ کا حق ہے، جار کو شفعہ کا حق ہی نہیں۔ تو ان کے نزدیک خَلِيطٌ فِي نَفْسِ الْمَبِيعِ وہ بھی شفعہ کر سکتا ہے، شَرِيكٌ فِي حَقِّ الْمَبِيعِ وہ بھی کیا کر سکتا ہے؟ شفعہ، لیکن جار سرے سے شفعہ کر ہی نہیں سکتا۔ تو اب یہ دو قسم کی یہاں قسمیں ہیں: اگر وہ صورت ہوئی جو ہمارے اور امام شافعی رحمہ اللہ کے درمیان مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ہے، جس میں ہم دونوں کا اتفاق ہے تو قسم لی جائے گی حاصل پر۔ اور اگر اختلافی صورت ہوئی تو پھر قسم لی جائے گی سبب پر۔ بھئی شفعہ کا سبب کیا ہے؟ شفعہ کس وجہ سے آیا کرتا ہے؟ بیع کی وجہ سے۔ کس کی وجہ سے؟ بیع کی وجہ سے، شفعہ کا سبب ہے بیع۔ اور حاصل کیا ہے؟ بیع ہو جائے گی تو کیا حاصل ہوگا؟ یہ ساتھ والا شفعہ کا مستحق ہو جائے گا۔ تو ایک قسم ہے سبب پر، ایک قسم ہے حاصل پر۔ سبب کیا ہے؟ شفعہ کا سبب کیا ہے؟ بیع، اور جب بیع ہوگی تو کیا حاصل ہوگا؟ شفعہ کا حق بھئی۔ تو دو قسم کی قسمیں ذکر کر دیں: پہلی قسم میں کیا ذکر کیا؟ تم قسم اٹھاؤ تم نے زمین کو نہیں خریدا، یہ کس چیز پر قسم ہے؟ بیع یعنی سبب پر۔ کس چیز پر قسم ہے؟ سبب پر۔ دوسری صورت میں کہہ رہا ہے کہ قاضی صاحب واللہ یہ اس وجہ سے جو اس نے ذکر کی اس وجہ سے یہ مجھ پر شفعہ کا مستحق نہیں ہے، تو یہ کس چیز پر قسم دے رہا ہے؟ یہ حاصل پر ہے کہ یہ شفعہ کا حقدار نہیں۔ تو قسم ہے ایک سبب پر، ایک قسم ہے حاصل پر۔ یاد رکھنا جب آپ قاضی بن جائیں تو یہ نہیں کہ آپ کیا ہیں ہر جگہ حاصل پر قسم دیتے رہیں، بلکہ بعض جگہ سبب پر قسم دی جائے گی اور بعض جگہ حاصل پر۔ اگر ایسا مسئلہ ہوا جس میں ہمارا اور امام شافعی رحمہ اللہ کا اتفاق ہے، مثلاً شفعہ کرنے والا یا تو خلیط ہے یا شریک ہے، خَلِيطٌ فِي نَفْسِ الْمَبِيعِ ہے یا شَرِيكٌ فِي حَقِّ الْمَبِيعِ، تو یہ تو مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ہے، ہمارے نزدیک بھی اس کو کیا ہوتا ہے؟ شفعہ کا حق، امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی کیا ہوتا ہے؟ شفعہ کا حق۔ تو اب اس کو حاصل پر قسم دی جا سکتی ہے بھئی۔ کیا قسم دی جا سکتی ہے؟ کہ تم قسم اٹھاؤ یہ جو وجہ اس نے ذکر کی اس وجہ سے تمہارے پر شفعہ کا حقدار نہیں ہے۔ اب اگر وہ شخص شافعی المسلك بھی ہوا پھر بھی یہ قسم نہیں اٹھا سکتا بھئی، کیونکہ ان کے مسلک کے مطابق بھی یہ شخص جو خلیط ہے یا شریک ہے یہ تو شفعہ کا حقدار ہے، کیونکہ خلیط اور شریک کو کیا ہوتا ہے؟ شفعہ کا حق ہوتا ہے، تو اب وہ قسم اٹھائے گا؟ نہیں۔ تو اگر خلیط یا شریک ہوا تو اب کس پر قسم دے سکتے ہیں؟ حاصل پر کہ تم قسم اٹھاؤ یہ تم پر شفعہ کا حقدار نہیں ہے۔ تو اگر شفیع کون تھا؟ خلیط، یا شفیع کون تھا؟ شریک، تو اب حاصل پر قسم دے دو۔ لیکن اگر یہ جار تھا اور جار تو مُخْتَلَفٌ فِيهِ ہے، جار میں ہمارے نزدیک شفعہ ہوتا ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک نہیں ہوتا، تو اب حاصل پر قسم نہ دینا بھئی، ورنہ ہو سکتا ہے یہ مدعیٰ علیہ کون ہو؟ شافعی المسلك ہو یا امام شافعی رحمہ اللہ کے مسلک پر کیا کر لے؟ قسم اٹھا لے بھئی۔ آپ تو شفعہ کرنے چلے، آپ تو جار تھے، آپ کیا ہیں؟ جار۔ اب قاضی اس کو کہتا ہے تم قسم اٹھاؤ یہ تم پر شفعہ کا حقدار نہیں ہے۔ وہ قسم اٹھاتا ہے قاضی صاحب واللہ یہ مجھ پر یہ جو اس نے وجہ ذکر کی اس کی وجہ سے شفعہ کا حقدار نہیں ہے۔ تو قاضی فیصلہ کر دیتا ہے، حالانکہ اس نے تو کس کے مذہب پر قسم اٹھا لی؟ امام شافعی رحمہ اللہ کے، ان کے نزدیک تو واقعی جار کو شفعہ کا حق نہیں ہے، تو اس بیچارے کا حق مارا گیا یا نہیں مارا گیا؟ مارا گیا۔ لہٰذا جو مُخْتَلَفٌ فِيهِ صورت ہو یعنی جار آئے تو قسم کس پر دے دو؟ سبب پر کہ تم قسم اٹھاؤ تم نے زمین خریدی ہے یا نہیں خریدی۔ اور اگر مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ہے تو پھر کس پر قسم دے سکتے ہو؟ حاصل پر کہ یہ تم پر شفعہ کا حقدار نہیں ہے، اب امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی حقدار ہے ہمارے نزدیک بھی حقدار ہے تو اب حاصل پر دے سکتے ہو۔ بات سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ کہتے ہیں تو اسْتَحْلَفَ الْمُشْتَرِيَ تو قاضی قسم لے گا مشتری سے بِاللّٰهِ مَا ابْتَاعَ کہ وہ قسم اٹھائے کہ اس نے نہیں خریدا، ابْتَاعَ کا معنی خریدا، کہ اس نے نہیں خریدا، أَوْ بِاللّٰهِ یا یہ قسم کہ بِاللّٰهِ مَا يَسْتَحِقُّ عَلَيْهِ فِى هٰذِهِ الدَّارِ شُفْعَةً کہ یہ مستحق نہیں ہے اس پر اس گھر میں شفعہ کا مِنَ الْوَجْهِ الَّذِي ذَكَرَهُ اس وجہ سے جو اس نے ذکر کی۔ وَتَجُوزُ الْمُنَازَعَةُ فِي الشُّفْعَةِ وَإِنْ لَمْ يُحْضِرِ الشَّفِيعُ الثَّمَنَ إِلَى مَجْلِسِ الْقَاضِي۔ بھئی دیکھو شفعہ کا مالک آپ نے پڑھا تھا، شفیع جس زمین پر اس نے شفعہ کیا ہے اس کا مالک کب بنے گا؟ شفیع کب مالک بنے گا؟ جب اس سے اس کی رضامندی سے، مشتری سے اس کی رضامندی سے کیا کر لے؟ زمین لے لے، یا قاضی کیا کر دے؟ فیصلہ کر دے۔ تو قاضی کے فیصلہ کرتے ہی یہ شفیع اس زمین کا کیا بن جائے گا؟ مالک۔ اور جب مالک بنا تو اس پر یہ جو زبردستی والی بیع تھی یہ ثابت ہو گئی مولانا، اب کیا کرنا پڑے گی؟ اس پر ثمن آئیں گے یا نہیں بھئی؟ اس کو ثمن دینا پڑیں گے۔ تو جب یہ طلب اخذ کرنے گیا تو کیا اس پر ضروری تھا کہ ثمن بھی لے کر آئے وہاں؟ کیونکہ اگر قاضی اس کے حق میں فیصلہ کر دے گا تو فوراً اس پر کیا ضروری ہو جائیں گے؟ ثمن ادا کرنا۔ تو کیا اب قاضی کے پاس جب یہ مقدمہ لڑنے گیا تو ثمن کا لانا ضروری ہے، حاضر کرنا ضروری ہے؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، ثمن کا حاضر کرنا ضروری نہیں ہے، کیونکہ قاضی کے فیصلے سے پہلے ابھی اس پر ثمن ضروری نہیں ہیں تو لہٰذا لانا بھی ضروری نہیں۔ ثمن اس پر ضروری کب ہو جائیں گے؟ جب قاضی فیصلہ کر دے گا، تو لہٰذا جب قاضی فیصلہ کرے گا تب پھر اس پر ثمن کا لانا ضروری ہوں گے، اس سے پہلے نہیں۔ تو لہٰذا پہلے سے ہی لانا ضروری نہیں، اس کے بغیر بھی مقدمہ چل سکتا ہے۔ یہ بات کر رہے ہیں: وَتَجُوزُ الْمُنَازَعَةُ فِي الشُّفْعَةِ اور جائز ہے منازعہ کرنا، منازعہ سے مراد ہے جھگڑا یعنی یہ مقدمہ بھئی، مقدمہ مراد ہے یہ والا جھگڑا جو مقدمے کا چل رہا ہے، اور مقدمہ جائز ہے مولانا فِي الشُّفْعَةِ شفعہ کے اندر وَإِنْ لَمْ يُحْضِرِ الشَّفِيعُ الثَّمَنَ اگرچہ حاضر نہ کرے شفیع ثمن کو إِلَى مَجْلِسِ الْقَاضِي کہاں پر؟ قاضی کی مجلس میں۔ ہاں وَإِذَا قَضَى الْقَاضِي لَهُ بِالشُّفْعَةِ جب فیصلہ کر دے قاضی اس کے لیے شفعہ کا لَزِمَهُ إِحْضَارُ الثَّمَنِ تو لازم ہو گیا اس پر ثمن کو حاضر کرنا۔ سمجھ میں آیا؟ کیونکہ اب تو یہ مالک بن گیا بھئی، وہ زبردستی والی بیع ثابت ہو گئی بھئی اور اب اس پر کیا واجب ہیں؟ اس زمین کے عوض میں ثمن دے۔ سمجھ میں آیا؟ اب ثمن واجب ہیں، اور اگر پھر اس میں بھی ٹال مٹول کرتا ہے، تاخیر کرتا ہے تو اس کو جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے بھئی۔ وَلِلشَّفِيعِ أَنْ يَرُدَّ الدَّارَ بِخِيَارِ الْعَيْبِ وَالرُّؤْيَةِ۔ بھئی شفیع نے گھر لے لیا، آپ نے شفعہ کیا اور آپ نے طلب مواثبت بھی کی، طلب تقریر بھی کی اور طلب اخذ بھی کی اور قاضی نے آپ کے حق میں فیصلہ کر دیا۔ اب وہ ساتھ والا گھر، ساتھ والی کوٹھی تھی مثلاً، وہ کوٹھی اب آپ اس کے مالک بن گئے۔ اب وہ کوٹھی لینے کے بعد جب آپ گئے، آپ نے پہلے اندر سے دیکھی نہیں ہوئی تھی، آپ اندر گئے دیکھا اس کو اچھی طرح تو آپ کو پسند نہیں آئی۔ تو بیع کے اندر تو آپ نے پڑھا ہے خریدنے والے کو خیار رؤیت حاصل ہوتا ہے، اگر پہلے نہ دیکھی ہو چیز تو بیع کے بعد جب دیکھے اور پسند نہ آئے تو وہ کیا کر سکتا ہے؟ چیز واپس کر سکتا ہے۔ تو کیا یہاں شفیع کو بھی خیار رؤیت ہوگا یا نہیں؟ کہتے ہیں ہاں بھئی، اس کو بھی کیا حاصل ہوگا؟ خیار رؤیت ہے، وہ واپس کر سکتا ہے۔ اسی طرح خیار عیب بھی تھا بھئی بیع کے اندر، وہ بھی اس کے لیے ہے۔ اس نے گھر دیکھا بھئی، اس گھر کے اندر کوئی عیب نکلتا ہے مثلاً اس کی تو چھتیں ٹپکتی ہیں، تو اب اس عیب کی وجہ سے یہ کیا کر سکتا ہے؟ اس گھر کو واپس کر سکتا ہے جیسے بیع کے اندر ہوتا تھا وہی یہاں پر بھی ہوگا بھئی، کیونکہ یہ بھی دراصل بیع ہی ہوئی ہے البتہ ہوئی جبراً ہے۔ وَلِلشَّفِيعِ أَنْ يَرُدَّ الدَّارَ بِخِيَارِ الْعَيْبِ وَالرُّؤْيَةِ اور شفیع کے لیے جائز ہے کہ لوٹا دے وہ گھر کو خیار عیب اور خیار رؤیت کی وجہ سے۔ لیکن بیع کے باب میں ایک بات آپ نے پڑھی تھی کہ بیع میں اگر آپ کسی سے کوئی چیز خریدنے لگے اور اس نے کہا بھئی میں کسی عیب کا ذمہ دار نہیں ہوں گا، چیز آپ کے سامنے ہے یہیں اچھی طرح دیکھ لیں، بعد میں میں کسی عیب کا ذمہ دار نہیں، تو اب خیار عیب آپ نے پڑھا تھا اس شخص کو نہیں رہتا بھئی، بعد میں وہ کسی عیب کی وجہ سے واپس نہیں کر سکتا۔ تو کیا شفعہ میں اگر مشتری نے یوں کہا کہ بھئی یہ گھر تو آپ لے رہے ہو لیکن میں کسی عیب کا ذمہ دار نہیں ہوں، تو بیع میں تو وہ خیار عیب ختم ہو جاتا تھا کیا یہاں شفعہ میں بھی ختم ہوگا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، یہاں پر وہ خیار عیب ختم نہیں ہوگا، کیونکہ وہ بیع الگ قسم کی تھی یہ الگ قسم کی ہے، اس میں دونوں کی رضامندی تھی اور یہاں تو کیا کیا جا رہا ہے؟ مشتری پر جبراً یہ بیع کی جا رہی ہے بھئی۔ وَإِنْ أَحْضَرَ الشَّفِيعُ الْبَائِعَ وَالْمَبِيعُ فِي يَدِهِ فَلَهُ أَنْ يُخَاصِمَهُ فِي الشُّفْعَةِ۔ اب بھئی وہ صورت آ گئی: زمین کس کے پاس تھی ابھی؟ بائع کے پاس بھئی، بائع کے پاس۔ بھئی مشتری کے پاس تو زمین ہو یا زمین نہ ہو آپ اس کو عدالت میں لا سکتے ہیں، اس لیے کہ چاہے قبضہ نہ بھی ہو پھر بھی بیع کرتے ہی وہ مشتری کیا بن جاتا ہے مبیع کا؟ مالک، تو مالک تو زمین کا وہی تھا اس کو آپ لا سکتے ہیں ہر صورت میں۔ البتہ بائع کو صرف اس صورت میں لا سکتے ہیں جب کیا ہو؟ جب قبضہ ہو اس کا بھی۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ أَحْضَرَ الشَّفِيعُ الْبَائِعَ وَالْمَبِيعُ فِي يَدِهِ اور اگر حاضر کیا شفیع نے بائع کو بھئی قاضی کے پاس اس حال میں کہ ابھی وہ مبیعہ یعنی وہ زمین جو ہے اسی بائع کے قبضے میں ہے، فَلَهُ أَنْ يُخَاصِمَهُ فِي الشُّفْعَةِ تو اس شفیع کے لیے جائز ہے کہ وہ خصومت کرے اس کے ساتھ شفعہ میں، یعنی شفعہ کا مقدمہ اسی کے ساتھ بھی چلا سکتا ہے، اسی کے ساتھ خصومت کر سکتا ہے بھئی جھگڑا۔ اچھا اب بھئی شفیع کس کو لایا ہے؟ بائع کو لے کر آیا ہے۔ اب آپ نے پڑھا بھئی کہ بیع کا ثبوت ضروری تھا اور بیع کے ثبوت کے لیے کیا چیز ضروری تھی؟ بھئی بائع اقرار کرے گا یا پھر کیا کرے گا؟ اقرار کرتا ہے میں نے واقعی زمین بیچی، باقی چیزیں ثابت ہو رہی ہیں مثلاً اقرار کر رہا ہے، تو اقرار کر لیتا ہے ہاں میں نے زمین بیچی ہے، تو قاضی ابھی فیصلہ نہیں کر سکتا بلکہ مشتری کو بھی لایا جائے گا۔ کیوں؟ کیونکہ بائع کا صرف قبضہ ہے، بائع کا صرف قبضہ ہے اصل مالک تو اب کون ہے؟ مشتری ہے، اور یاد رکھنا ضابطہ: اب یہاں قاضی نے فیصلہ کرنا ہے کس کے حق میں؟ شفیع کے حق میں فیصلہ کرنا ہے اور غائب کے خلاف فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر مشتری غائب ہو تو یہ جب فیصلہ کرے گا قاضی تو یہ فیصلہ بائع کے بھی خلاف ہوا کیونکہ بائع کے ساتھ تو مقدمہ چل رہا ہے، اور مشتری کے بھی خلاف ہوا کیونکہ مشتری کیا ہے اس زمین کا؟ مالک۔ تو جس کے خلاف بھی قاضی فیصلہ کرتا ہے اس کی موجودگی ضروری ہے، اس کی غیر موجودگی میں قاضی کے لیے جائز نہیں ہے بھئی کہ کیا کرے؟ فیصلہ کرے۔ وہ خود موجود ہونا چاہیے یا اس کا کوئی وکیل وغیرہ موجود ہونا چاہیے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو یہ ضابطہ ہمیشہ یاد رکھنا غائب کے خلاف قاضی فیصلہ نہیں کر سکتا بھئی، اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اب بھئی یہ کس کو لے کر آیا؟ خصومت کس کے ساتھ کر رہا ہے؟ بائع کے ساتھ۔ معلوم ہوا اس نے زمین کس سے لینی ہے؟ فیصلہ کس کے خلاف ہوگا دراصل؟ بائع اور مشتری دونوں کے خلاف تو ہے لیکن یہ خود جھگڑا کس سے کر رہا ہے اس وقت؟ اس وقت جو مدعیٰ علیہ اس نے بنایا ہے بائع کو اور اس کو کھینچ کر عدالت میں لے کر آیا ہے، تو اب ہم نے زمین بائع سے دلانی ہے۔ کس سے دلانی ہے؟ بائع سے۔ اور بائع سے تو ہم دلا بھی نہیں سکتے کیونکہ مالک کون ہے دراصل؟ مشتری، تو اس کا ہونا بھی ضروری۔ اس کو بھی لے کر آئے، پھر قاضی بائع سے پوچھے ہاں بھئی کیا یہ زمین آپ نے بیچی؟ بائع کہتا ہے جی ہاں میں نے بیچی۔ اب قاضی بائع اور مشتری کے درمیان بیع کو توڑ دے گا، فسخ کر دے گا بھئی۔ بھئی بائع سے زمین دلانی ہے یا نہیں شفیع کو؟ اور ویسے براہ راست بائع سے لے کر دے سکتے ہیں؟ نہیں، کیونکہ مالک کون ہے اس وقت؟ مشتری ہے، تو اب بیع کو پہلے توڑ دے قاضی، فسخ کر دے۔ جب بیع فسخ ہو گئی تو زمین کس کے پاس واپس آ گئی؟ بائع اس کا مالک ہو گیا، اب بائع سے لے کر کس کے حوالے کر دی جائے؟ شفیع کے، اور اس کے حق میں فیصلہ کر دیا جائے۔ لہٰذا مشتری کی موجودگی ضروری ہے۔ اسی طرح اگر بائع نے اقرار نہیں کیا کہ میں نے نہیں بیچی زمین، تو قاضی شفیع کو کیا کہے گا؟ بینہ لے کر آؤ، یہ انکار کر رہا ہے بھئی، یہ منکر ہے اور تم مدعی ہو تو بینہ لے کر آؤ بھئی۔ تو اس صورت میں بھی مشتری کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ بالاخر ہم نے کیا کرنا ہے؟ بیع کو فسخ کرنا ہے، تو یہ کس کے خلاف فیصلہ ہو رہا ہے؟ مشتری اور بائع دونوں کے خلاف ہے بھئی، تو دونوں کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ غائب کے خلاف قاضی فیصلہ نہیں کر سکتا اور نہ اس کے خلاف بینہ سن سکتا ہے بھئی۔ اس کے خلاف بینہ بھی نہیں سن سکتا، تو بینہ کے ہوتے ہوئے بھی اور فیصلہ کرتے ہوئے بھی لہٰذا ضروری ہے ان کی موجودگی۔ تو یہی ضابطہ بیان کر رہے ہیں: وَلَا يَسْمَعُ الْقَاضِي الْبَيِّنَةَ اور قاضی نہیں سن سکتا بینہ کو حَتّٰى يَحْضُرَ الْمُشْتَرِي یہاں تک کہ کون حاضر ہو جائے؟ مشتری حاضر ہو جائے۔ تو قاضی بینہ نہیں سنے گا یہاں تک کہ مشتری حاضر ہو جائے، فَيَفْسَخُ الْبَيْعَ بِمَشْهَدٍ مِنْهُ۔ مشہد کا معنی موجودگی۔ فَيَفْسَخُ الْبَيْعَ تو قاضی بیع کو فسخ کر دے گا بِمَشْهَدٍ مِنْهُ اس مشتری کی موجودگی میں، وَيَقْضِي بِالشُّفْعَةِ عَلَى الْبَائِعِ اور فیصلہ کر دے گا شفعہ کا عَلَى الْبَائِعِ کس کے خلاف؟ بائع کے خلاف بھئی، یعنی بائع پر فیصلہ کر دیا شفیع کے لیے، وَيَجْعَلُ الْعُهْدَةَ عَلَيْهِ اور عہدہ اس پر ڈال دے گا۔ عہدہ کہتے ہیں ثمن کا ضمان بھئی، تاوان۔ ثمن کا ضمان یا تاوان کہہ لیں بھئی، ثمن کا تاوان۔ بھئی اس وقت زمین کس سے لی گئی ہے؟ شفیع کو کس سے ملی زمین؟ بائع سے۔ جب بائع سے ملی ہے تو ثمن کا ضمان بھی اس پر آئے گا، یعنی فرض کرو مستقبل میں یہ زمین کسی اور کی نکلی، پتہ لگا یہ بائع تو اس کا مالک ہی نہیں تھا، یہ زمین تو کس کی تھی؟ زید کی تھی، تو وہ لے جائے گا یا نہیں اپنی زمین؟ لے جائے گا، اور یہ شفیع کے پیسے ڈوبے یا نہیں ڈوبے بھئی؟ ڈوب گئے پیسے، اور یہ کس کو دیے تھے اس نے؟ بائع کو دیے تھے، لہٰذا اب ثمن کا ضمان بھی کس پر آئے گا؟ بائع پر۔ تو اب قاضی کہہ دے گا بھئی اس ثمن کا ضمان تمہارے اوپر آئے گا، یعنی اگر کہیں مستقبل میں کوئی زمین کا کوئی اور مالک نکل آیا تو یہ ثمن کس سے وصول کیے جائیں گے؟ بائع سے، ہاں یہ شفیع کے جو پیسے ہیں ان کا ضمان تمہیں دینا پڑے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ وہ صورت ہے جب زمین کس سے لے کر دی جا رہی ہے؟ بائع سے۔ لیکن اگر زمین مشتری سے لے کر دی گئی تو پھر یہ عہدہ بھی کس پر آئے گا؟ ثمن کا ضمان بھی کس پر آئے گا؟ مشتری پر آئے گا۔ سمجھ میں آیا؟ مثلاً بھئی بائع زمین بیچ بھی چکا تھا اور مشتری کے حوالے بھی کر دی زمین، اب پورا مقدمہ چلا مشتری کے ساتھ، بائع نہیں ہے بھئی بائع اجنبی بن چکا ہے، پورا مقدمہ چلا اور قاضی نے کس کے حق میں فیصلہ کر دیا؟ شفیع کے حق میں فیصلہ کر دیا تو مشتری سے زمین لے لی جائے گی اور کس کو دے دی جائے گی؟ شفیع کو دے دی جائے گی اور شفیع کیا ادا کرے گا مشتری کو؟ ثمن ادا کرے گا، تو یہ ثمن اس نے مشتری کو دیے، لہٰذا اگر زمین کسی اور کی بعد میں نکلی تو اب ثمن کا ضمان کس سے وصول کریں گے؟ مشتری سے۔ آپ کہیں گے بھئی مشتری نے تو بائع سے خریدی تھی اس کے بھی تو پیسے گئے پھر؟ کہتے ہیں بھئی اب مشتری کیا کر لے؟ بائع پر رجوع کرے گا، جا کر بائع سے کہے گا بھئی تم نے وہ زمین مجھے بیچی تھی وہ تو کسی اور کی نکلی، لاؤ میرے پیسے دے دو، چنانچہ بائع سے وہ پیسے اس کو دلوا دیے جائیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ وَإِذَا تَرَكَ الشَّفِيعُ الْإِشْهَادَ حِينَ عَلِمَ بِالْبَيْعِ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلٰى ذٰلِكَ بَطَلَتْ شُفْعَتُهُ۔ آپ کی کتابوں میں کیا ہے؟ شُفْعَتُهُ ہونا چاہیے بھئی۔ یہی ہے آپ کی کتابوں میں؟ جی۔ میری کتاب میں شُفْعَةٌ ہے، ہا ضمیر بھی ساتھ ہونی چاہیے، شُفْعَتُهُ۔ وَإِذَا تَرَكَ الشَّفِيعُ الْإِشْهَادَ اور جب چھوڑ دیا شفیع نے اشہاد، گواہ بنانے کو۔ یاد رکھیے اشہاد سے مراد طلب مواثبت ہے۔ بین السطور لکھا ہوا ہے یا نہیں لکھا ہوا؟ جی؟ لکھا ہوا ہے۔ بھئی سب سے پہلے کون سی طلب ضروری ہے؟ طلب مواثبت۔ طلب مواثبت کس وقت ضروری ہے؟ جیسے ہی بیع کا، جس مجلس میں بیع کا پتہ چلتا ہے اسی مجلس میں کیا ضروری ہے؟ طلب مواثبت، کہ اسے جیسے ہی پتہ لگے فوراً کیا کہے؟ میں اس زمین کا شفعہ طلب کرتا ہوں، یہ کہنا ضروری ہے۔ لہٰذا اگر شفیع نے اس اشہاد کو یعنی اس طلب مواثبت کو ترک کر دیا حِينَ عَلِمَ بِالْبَيْعِ جب اس کو بیع کا علم ہوا تھا جس وقت، وَهُوَ يَقْدِرُ عَلٰى ذٰلِكَ اس حال میں کہ وہ اس طلب مواثبت پر قادر بھی تھا، پھر بھی اس نے ترک کر دیا، بَطَلَتْ شُفْعَتُهُ تو اس کا شفعہ کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ تو اشہاد سے کیا مراد ہوا؟ طلب مواثبت۔ کیا مراد ہے؟ طلب مواثبت۔ سمجھ میں آیا؟ تو جیسے ہی اس کو پتہ چلے، اس کو علم ہو بیع کا، اسی وقت طلب مواثبت ضروری ہے اور اگر وہ ترک کر دیتا ہے تو پھر اس کا شفعہ کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ لیکن صاحب قدوری نے ایک قید لگا دی کہ وہ قادر بھی ہو بھئی طلب مواثبت پر۔ کیا ہونا چاہیے؟ قادر بھی ہونا چاہیے۔ اگر قادر ہی نہیں ہے، مثلاً بائع اور مشتری نے قاضی کو کہا: قاضی صاحب اس نے تو طلب مواثبت کی ہی نہیں ہے، جس مجلس میں اس کو علم ہوا بیع کا اس نے فوراً طلب مواثبت نہیں کی۔ بھئی آپ کو کیسے پتہ ہے؟ وہ کہتے ہیں قاضی صاحب ہم نے جب بیع کر لی، میں نے اور مشتری نے بیع کی، ہم دونوں اس کے پاس گئے، ہمیں تھا کہ شاید یہ کہیں شفعہ نہ کر دے، ہم دونوں اس کے پاس گئے اور یہ جس مجلس میں تھا ہم نے اس کے سامنے کہا کہ بھئی ہم دونوں نے آپس میں بیع کی ہے، یہ ساتھ والی زمین میں نے بیچی ہے اس آدمی کے ہاتھ، تو شفعہ کرنا چاہتے ہو تو بتلا دو، یہ خاموش رہا اس نے جواب ہی نہیں دیا قاضی صاحب! وہ جواب میں کہتا ہے شفیع: قاضی صاحب میں قادر ہی نہیں تھا جواب دینے پر، میں تو اس وقت نماز میں مشغول تھا۔ تو اب قادر ہے؟ نہیں، میں قادر ہی نہیں تھا، ہاں میں نماز میں ہی تھا انہوں نے مجھے اطلاع بھی دی اور نکل گئے، نماز کے بعد تو میں نے فوراً طلب مواثبت کی تھی بھئی۔ ہاں تو یہ قادر ہی نہیں تھا۔ یا کہتا ہے قاضی صاحب میں کیسے جواب دیتا، میرے جواب دینے سے پہلے ہی زید اور بکر اٹھے اور انہوں نے میرا منہ پکڑ لیا بھئی، مجھے بولنے ہی نہیں دیا۔ تو دیکھو عدم قدرت آ گئی، اسی لیے صاحب قدوری نے کیا شرط لگا دی؟ کہ قادر بھی ہو بھئی۔ اور اشہاد کہا، طلب مواثبت کو کیا کہا صاحب قدوری نے؟ اشہاد، حالانکہ میں نے بتلایا تھا طلب مواثبت کے اندر گواہ بنانا ضروری نہیں ہے، لیکن پھر اس کو اشہاد کیوں کہا؟ بھئی اس لیے کہ اگر قاضی کے پاس اس کو ثابت کرے گا تو قاضی کو اس کا علم کس کے ذریعے ہو سکتا ہے؟ گواہ بنانے کے ذریعے ہو سکتا ہے ویسے علم نہیں ہو سکتا، اس لیے طلب مواثبت کو صاحب قدوری نے کیا کہہ دیا؟ اشہاد کہہ دیا۔ تو کہتے ہیں وَإِذَا تَرَكَ الشَّفِيعُ الْإِشْهَادَ جب چھوڑ دیا شفیع نے طلب مواثبت کو، اشہاد سے مراد ہے طلب مواثبت بھئی، تو جب چھوڑ دیا شفیع نے گواہ بنانے کو یعنی اشہاد کو حِينَ عَلِمَ بِالْبَيْعِ جس وقت اسے بیع کا علم ہوا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلٰى ذٰلِكَ اس حال میں کہ وہ اس پر قادر بھی تھا بَطَلَتْ شُفْعَتُهُ تو اس کا شفعہ کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ وَكَذٰلِكَ إِنْ أَشْهَدَ فِي الْمَجْلِسِ اور اسی طرح ہے یعنی شفعہ باطل ہو جائے گا اگر اس نے گواہ تو بنا دیے مجلس کے اندر وَلَمْ يُشْهِدْ عَلٰى أَحَدِ الْمُتَعَاقِدَيْنِ وَلَا عِنْدَ الْعَقَارِ لیکن اس نے گواہ نہیں بنائے کسی ایک عقد کرنے والے پر بھی گواہ نہیں بنایا وَلَا عِنْدَ الْعَقَارِ اور عقار کے پاس بھی گواہ نہیں بنائے، یعنی طلب تقریر اس نے نہیں کی تو پھر اس صورت میں بھی کیا ہو جائے گا؟ اس کا شفعہ باطل ہو جائے گا۔ چلیے بس مولانا، هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 91 of 167