Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-157

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 160
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
گزشتہ سبق میں عِلْمُ الْفَرَائِضِ کے بارے میں میں نے آپ کو لکھوانا شروع کیا تھا بھئی کہ مال وراثت کس طرح تقسیم کیا جائے گا، کن کن کون کون لوگ وارث ہیں، ترتیب کے ساتھ وہ بیان ہو رہے تھے۔ پانچ اقسام بیان ہو چکیں بھئی۔ چھٹی قسم لکھیے آگے بھئی، جلدی جلدی لکھیے بھئی۔ چھٹی قسم ہے ذَوِی الْأَرْحَامِ، ذَوِی الْأَرْحَامِ۔ اگر پھر بھی کچھ مال بچ جائے، اگر پھر بھی کچھ مال بچ جائے یا مندرجہ بالا قسموں میں سے، یا مندرجہ بالا قسموں میں سے کوئی نہ ہو، یا مندرجہ بالا قسموں میں سے کوئی نہ ہو تو ذَوِی الْأَرْحَامِ کو مال مل جائے گا، تو ذوی الارحام کو مال مل جائے گا۔ ذَوِی الْأَرْحَامِ وہ رشتہ دار ہیں، ذوی الارحام وہ رشتہ دار ہیں جو ذَوِی الْفُرُوْضِ اور عَصَبَاتٌ کے علاوہ ہیں، جو ذوی الفروض اور عصبات کے علاوہ ہیں، جو ذوی الفروض اور عصبات کے علاوہ ہیں: مثلاً خالہ، ماموں، بھانجا، بھانجی، نواسا، نواسی، نواسا، نواسی، پھوپھی، پھوپھی، بھتیجی وغیرہ۔ ہفتم مَوْلَی الْمُوَالَاۃِ، مَوْلَی الْمُوَالَاۃِ۔ اگر مذکورہ بالا قسموں میں سے کوئی بھی نہ ہو، اگر مذکورہ بالا قسموں میں سے کوئی بھی نہ ہو تو مَوْلَی الْمُوَالَاۃِ کو مال مل جائے گا، تو مولی الموالات کو مال مل جائے گا۔ مَوْلَی الْمُوَالَاۃِ وہ شخص ہے، یا یوں لکھیں: عَقْدُ الْمُوَالَاۃِ اسے کہتے ہیں، عقد موالات اسے کہتے ہیں کہ ایک مَجْہُوْلُ النَّسَبِ شخص، کہ ایک مجہول النسب شخص کسی دوسرے شخص سے، کسی دوسرے شخص سے یہ عقد کر لیتا ہے، یہ عقد کر لیتا ہے کہ اگر میں مر گیا، کہ اگر میں مر گیا تو میرے مرنے کے بعد، تو میرے مرنے کے بعد میرے مال کے وارث تم ہو گے، میرے مرنے کے بعد میرے مال کے وارث تم ہو گے، اور اس کے بدلے، اور اس کے بدلے زندگی میں اگر مجھ سے کوئی جِنَایَۃٌ، کوئی جرم ہو گیا، زندگی میں مجھ سے کوئی جرم کوئی جنایت ہو گئی اور مجھ پر کوئی ضَمَانٌ آیا، ضَمَانٌ ضاد کے ساتھ ہے، اور مجھ پر کوئی ضمان آیا تو وہ تم ادا کرو گے، تو وہ تم ادا کرو گے۔ تو جب یہ مَجْہُوْلُ النَّسَبِ شخص مر جائے، تو جب یہ مجہول النسب شخص مر جائے اور اس کا اور کوئی وارث نہ ہو، اور اس کا اور کوئی وارث نہ ہو تو عقد کے مطابق اس کا سارا مال مَوْلَی الْمُوَالَاۃِ کو ملے گا، تو عقد کے مطابق اس کا سارا مال مولی الموالات کو ملے گا، یعنی وہ شخص جس کے ساتھ اس نے عقد موالات کیا تھا، یعنی وہ شخص جس کے ساتھ اس نے عقد موالات کیا تھا۔ ہشتم مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ، مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ، مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ۔ بھئی مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ یہ پہلے سمجھ لو ادھر دیکھو بھئی۔ بھئی دیکھو ایک آدمی کسی کے لیے اپنے سے نسب ثابت کرتا ہے، مثلاً کہتا ہے فلاں شخص میرا بیٹا ہے۔ کسی کے بارے میں اس نے کیا کہا کہ فلاں شخص میرا بیٹا ہے، اور جس کے بارے میں کہا وہ مَجْہُوْلُ النَّسَبِ تھا، اس کے نسب کا بھی پتہ نہیں بھئی۔ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔ جس کے بارے میں کہا اس کے نسب کا پتہ نہیں ہے اور وہ اتنی عمر کا ہے کہ اس کا بیٹا ہو سکتا ہے بھئی، اور وہ مان لیتا ہے، تسلیم کر لیتا ہے کہ واقعی میں کیا ہوں، وہ قبول کر لیتا ہے میں اس کا بیٹا ہوں۔ تو اب وہ اس کا بیٹا ہوا اور اب اسے وراثت میں بیٹے والا حصہ ملے گا۔ تو اس آدمی نے جو اقرار کیا تھا غیر کے لیے، تو اس غیر کا نسب اس نے کسی اور سے ثابت کیا تھا یا اپنے سے ثابت کیا؟ اپنے سے ثابت کیا بھئی۔ لیکن بعض اوقات انسان کسی کا نسب غیر پر ڈالتا ہے۔ مثلاً ایک آدمی دوسرے کے بارے میں کہتا ہے کہ یہ میرا بھئی ہے۔ کیا کہا یہ میرا؟ بھئی ہے۔ معلوم ہوا کہ وہ اپنے پر نسب نہیں ڈال رہا بلکہ کس پر نسب ڈال رہا ہے اس کا؟ اپنے والد پر ڈالنا چاہتا ہے کہ یہ بھی اسی کی اولاد ہے۔ یا کسی کے بارے میں کوئی شخص اقرار کرتا ہے کہ یہ میرے چچا ہیں، معلوم ہوا وہ کس پر نسب ڈالنا چاہتا ہے اس شخص کا؟ اپنے دادا پر بھئی۔ کس پر؟ دادا پر۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اب لکھیے بھئی: مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ وہ شخص ہے، وہ شخص ہے کہ جس کے لیے نسب کا اقرار کیا جائے غیر پر، کہ جس کے لیے نسب کا اقرار کیا جائے غیر پر۔ مثلاً زید نے ایک شخص کے بارے میں کہا کہ یہ میرا بھئی ہے، مثلاً زید نے ایک مَجْہُوْلُ النَّسَبِ شخص کے بارے میں کہا کہ یہ میرا بھئی ہے۔ معلوم ہوا زید اس کا نسب اپنے والد پر ڈالنا چاہتا ہے، معلوم ہوا زید اس کا نسب اپنے والد پر ڈالنا چاہتا ہے۔ یا مثلاً زید کسی شخص کے بارے میں کہتا ہے، یا مثلاً زید کسی شخص کے بارے میں کہتا ہے کہ یہ میرا چچا ہے۔ معلوم ہوا زید اس شخص کا نسب اپنے دادا پر ڈالنا چاہتا ہے یا اپنے دادا سے ثابت کرنا چاہتا ہے، معلوم ہوا زید اس شخص کا نسب اپنے دادا سے ثابت کرنا چاہتا ہے۔ حالانکہ زید کے والد اور دادا کا انتقال ہو چکا ہے، حالانکہ زید کے والد اور اس کے دادا کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کی تصدیق کے بغیر یہ نسب ثابت نہیں ہو سکتا، اور ان کی تصدیق کے بغیر یہ نسب ثابت نہیں ہو سکتا۔ لہذا یہ مَجْہُوْلُ النَّسَبِ شخص، لہذا یہ مجہول النسب شخص زید کے والد یا دادا کا، زید کے والد یا دادا کا وارث تو نہیں بنے گا، ان کا وارث تو نہیں بنے گا، لیکن زید کے اپنے حق میں یہ اقرار صحیح ہے، لیکن زید کے اپنے حق میں یہ اقرار صحیح ہے، زید کے اپنے حق میں یہ اقرار صحیح ہے۔ لہذا زید کے مرنے کے بعد، لہذا زید کے مرنے کے بعد مذکورہ بالا اقسام میں سے کوئی قسم نہ ہو، مذکورہ بالا اقسام میں سے کوئی قسم نہ ہو تو مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ، تو مُقَرٌّ لَّہُ بِالنَّسَبِ عَلَی الْغَیْرِ زید کا وارث بنے گا، زید کا وارث بنے گا۔ نہم مُوْصًی لَہُ بِجَمِیْعِ الْمَالِ، نہم مُوْصًی لَہُ بِجَمِیْعِ الْمَالِ۔ مُوْصًی لَہُ بِجَمِیْعِ الْمَالِ وہ شخص ہے، موصی لہ بجمیع المال وہ شخص ہے جس کے لیے میت نے اپنے سارے مال کی وصیت کی تھی، جس کے لیے میت نے اپنے سارے مال کی وصیت کی تھی۔ اور وصیت ثُلُثِ مَالٍ میں نافذ ہوتی ہے، اور وصیت ثلث مال میں نافذ ہوتی ہے۔ لیکن اگر مذکورہ بالا آٹھ اقسام میں سے کوئی قسم بھی موجود نہ ہو، لیکن اگر مذکورہ بالا اقسام میں سے کوئی بھی قسم موجود نہ ہو تو پھر مُوْصًی لَہُ بِجَمِیْعِ الْمَالِ کو سارا مال دے دیا جائے گا، تو موصی لہ بجمیع المال کو سارا مال دے دیا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ بھئی وصیت ہم نے ثلث میں نافذ کرنا تھی اور پھر باقی دو ثلث وارثوں کو دینے تھے، لیکن پہلی آٹھ قسموں میں سے کوئی بھی نہیں ہے: نہ ذَوِی الْفُرُوْضِ ہیں، نہ عَصَبَاتٌ نَسَبِیَّۃٌ ہیں، نہ عَصَبَۃٌ سَبَبِیٌّ ہے وغیرہ جو آٹھ قسمیں پہلے ذکر ہوئیں ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے، تو پھر اسی مُوْصًی لَہُ بِجَمِیْعِ الْمَالِ کو کیا کر دیا جائے گا؟ سارا مال دے دیا جائے گا۔ دہم ہے بَیْتُ الْمَالِ، دہم بیت المال۔ اگر پہلی نو اقسام میں سے کوئی بھی موجود نہ ہو، اگر پہلی نو اقسام میں سے کوئی بھی قسم موجود نہ ہو تو پھر سارا مال بَیْتُ الْمَالِ میں جمع کر دیا جائے گا، تو پھر سارا مال بیت المال میں جمع کر لیا جائے گا اور مسلمانوں کی بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جائے گا، اور مسلمانوں کی بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔ علماء فرماتے ہیں کہ جب شرعی بیت المال موجود نہ ہو، جب شرعی بیت المال موجود نہ ہو تو میاں بیوی میں سے جو زندہ ہو، تو میاں بیوی میں سے جو زندہ ہو باقی مال بھی اسی پر رَدٌّ کر دیا جائے گا، باقی مال بھی اسی پر رد کر دیا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو نو قسموں میں سے کوئی قسم موجود نہ ہو تو پھر بیت المال کو دیں گے، یا نو قسموں میں سے کوئی ایک قسم تو تھی لیکن مال پھر بھی بچ جاتا تھا تو پھر باقی کس کو دیتے ہیں؟ بیت المال کو۔ لیکن اگر شرعی بیت المال موجود نہ ہو تو پھر میاں بیوی میں سے اگر کوئی موجود ہے، ایک کا انتقال ہوا اور ایک زندہ ہے، تو اسی پر پھر رد کیا جائے گا اور باقی مال اسے دے دیا جائے گا۔ الگ سطر لکھیے بھئی: مَوَانِعُ الْإِرْثِ۔ مَوَانِعُ، مَوَانِعُ الْإِرْثِ، إِرْثٌ الف را ثا، الف را ثا، الف کے نیچے زیر یا ہمزہ ڈال دیں، مَوَانِعُ الْإِرْثِ بھئی۔ یعنی وہ چیزیں جو وارث بننے سے مانع ہوتی ہیں وہ چار چیزیں ہیں، یعنی وہ چیزیں جو وارث بننے سے مانع ہوتی ہیں وہ چار چیزیں ہیں: اول غلام یا باندی ہونا، غلام یا باندی ہونا۔ دوم قَتْلٌ، دوم قتل۔ سوم اِخْتِلَافُ الدِّیْنِ، سوم اختلاف دین۔ چہارم اِخْتِلَافُ الدَّارَیْنِ، چہارم اختلاف دارین۔ لکھ لیے چاروں بھئی؟ جی اب تفصیل ان میں سے ہر ایک کی لکھیے۔ اول کیا تھا؟ غلام یا باندی ہونا، غلام یا باندی ہونا۔ اگر وارث غلام یا باندی ہو، اگر وارث غلام یا باندی ہو تو وہ وراثت سے محروم رہے گا، تو وہ مال وراثت سے محروم رہے گا، کیونکہ غلام اور باندی میں، کیونکہ غلام اور باندی میں مالک و وارث بننے کی اہلیت ہی نہیں، کیونکہ غلام و باندی میں وارث و مالک بننے کی اہلیت ہی نہیں۔ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ۔ دوسرا ہے قَتْلٌ بھئی۔ اگر وارث نے مُوْرِثٌ کو قتل کیا ہو، اگر وارث نے مورث کو قتل کیا ہو تو اس صورت میں وہ وراثت سے محروم رہے گا، تو اس صورت میں وہ وراثت سے محروم رہے گا۔ نیز ہر قتل مَانِعُ الْإِرْثِ نہیں ہے، یا مانع وراثت لکھ لیں: ہر قتل مانع وراثت نہیں ہے، بلکہ مانع وراثت وہ قتل ہے، بلکہ مانع وراثت وہ قتل ہے جس میں قِصَاصٌ یا کَفَّارَۃٌ آتا ہو، جس میں قصاص یا کفارہ آتا ہو بھئی۔ لکھ لیا بھئی؟ اب ذرا ادھر توجہ کرو بھئی: دیکھو ایک ہے وَارِثٌ ایک ہے مُوْرِثٌ۔ جو میت ہے وہ مورث ہے، وہ وارث بنانے والا ہے بھئی، مال وراثت چھوڑنے والا ہے۔ تو مورث کو اگر وارث نے قتل کیا تو اب اسے مال میراث نہیں ملے گا۔ مثلاً بیٹے نے اپنے والد کو قتل کیا ہے، اور بیٹا تو وارث بنتا ہے، تو اب وہ مال وراثت سے محروم رہے گا۔ اس لیے کیونکہ دلوں میں بدگمانی آتی ہے کہ شاید اسی لیے اس نے قتل کیا ہے تاکہ یہ مرے اور مجھے جلدی سے مال مل جائے، لہذا اب شریعت نے فیصلہ دے دیا کہ اب اس کو مال دیا ہی نہیں جائے گا بھئی، مال نہیں دیا جائے گا۔ اور نیز بتلایا کہ ہر قتل مانع وراثت نہیں ہے، بلکہ صرف وہ قتل مانع وراثت ہے جس میں کیا آتا ہو؟ قصاص یا کفارہ آتا ہو۔ آپ پڑھ چکے ہیں قتل کتنی قسم پر ہے؟ پانچ قسم پر ہے: قَتْلُ عَمْدٍ، شِبْہُ عَمْدٍ، خَطَأٌ، شِبْہُ خَطَإٍ اور قَتْلٌ بِسَبَبٍ بھئی۔ تو ان میں سے بعض میں آپ نے پڑھا تھا قصاص آتا ہے، بعض میں کفارہ آتا ہے، اور بعض میں نہ قصاص آتا ہے اور نہ کفارہ آتا ہے۔ ہاں جی آگے لکھیے بھئی تیسری چیز جو مانع تھی وہ ہے اِخْتِلَافُ الدِّیْنِ، اختلاف دین یعنی دین مختلف ہوں۔ اگر وارث اور مورث کا دین مختلف ہو، اگر وارث اور مورث کا دین مختلف ہو تو بھی وارث مال وراثت سے محروم رہے گا، تو وارث مال وراثت سے محروم رہے گا۔ مثلاً مرنے والا کافر تھا اور اس کا بیٹا مسلمان، مثلاً مرنے والا کافر تھا اور اس کا بیٹا مسلمان، اب یہ مسلمان بیٹا کافر باپ کا وارث نہیں بنے گا، اب یہ مسلمان بیٹا کافر باپ کا وارث نہیں بنے گا۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ ہے اختلاف دین۔ البتہ کفار کے درمیان اختلاف دین کو نہیں دیکھا جائے گا۔ سمجھ میں آیا؟ کفار، ایک باپ یہودی ہے بیٹا عیسائی ہے، پھر بھی وہ وارث بنیں گے بھئی۔ کفار میں اختلاف دین نہیں دیکھا جائے گا، اگر وارث اور مورث دونوں کافر ہیں تو پھر اختلاف دین سے کوئی اثر نہیں پڑتا بھئی، کیونکہ اَلْکُفْرُ مِلَّۃٌ وَّاحِدَۃٌ کفر سارا ایک ہی ملت ہے ایک ہی دین ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اسی میں مُرْتَدٌّ کا حکم بھی آ گیا بھئی، مرتد بھی وارث نہیں بنتا بھئی کیونکہ وہاں بھی کیا ہوا؟ دین کیا ہے؟ مختلف ہے بھئی، تو مرتد میں بھی اہلیت نہیں ہے وہ وارث نہیں بنتا۔ مرتد کا بھی لکھ لو حکم بھئی: مرتد بھی وارث نہیں بنتا۔ چوتھا بیان ہوا تھا اِخْتِلَافُ الدَّارَیْنِ، وہ لکھیے بھئی: اِخْتِلَافُ الدَّارَیْنِ۔ وارث اور مورث اگر دونوں الگ الگ دار میں رہتے ہیں یعنی الگ الگ ملکوں میں رہتے ہیں، اگر وارث اور مورث دو الگ الگ ملکوں میں رہتے ہیں اور ان دو ملکوں کے درمیان دشمنی ہے، کوئی معاہدہ وغیرہ نہیں ہے، دشمنی ہے کوئی معاہدہ وغیرہ نہیں ہے، تو اب بھی وارث وراثت سے محروم رہے گا، تو اب بھی وارث وراثت سے محروم رہے گا کیونکہ دونوں کا دار یعنی وطن الگ الگ ہے، کیونکہ دونوں کا دار یعنی وطن الگ الگ ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ مثلاً بھئی دیکھو کافر باپ ہے اور کافر ہی بیٹا ہے، ایک ایک ملک میں رہتا ہے دوسرا دوسرے ملک میں رہتا ہے اور ان دونوں ملکوں کے درمیان دشمنی ہے بھئی، حالت جنگ میں رہتے ہیں، ہر وقت جنگ کے لیے تیار ہیں یا لڑائی وغیرہ ہوتی رہتی ہے اور کوئی معاہدہ وغیرہ نہیں ہے بھئی، تو اب کافر باپ مر جاتا ہے تو اس کا کافر بیٹا اس کا وارث نہیں بنے گا کیونکہ دونوں کے دار کیا ہیں؟ الگ الگ ہیں بھئی۔ لیکن یہ یاد رکھیے، لکھ لیں لکھیے بھئی لکھیے: لیکن یہ یاد رکھیے کہ اختلاف دار، اِخْتِلَافُ الدَّارَیْنِ، اختلاف دارین مانع وراثت ہے، مانع وراثت ہے صرف کافروں کے لیے، مانع وراثت ہے صرف کافروں کے لیے۔ اگر وارث اور مورث دونوں مسلمان ہوں، اگر وارث اور مورث دونوں مسلمان ہوں تو الگ الگ دار میں ہونے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے، تو الگ الگ دار میں ہونے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔ مثلاً ایک دَارُ الْحَرْبِ میں ہے ایک دَارُ الْإِسْلَامِ میں ہے اور ہیں دونوں مسلمان، تو پھر ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔ مثلاً ایک دار الحرب میں ہے اور ایک دار الاسلام میں، تو دار الگ الگ ہونے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے کیونکہ دونوں مسلمان ہیں۔ یہاں تک لکھ لیا بھئی؟ اچھا تو یہ دس اقسام بھی بیان ہوئیں وارثوں کی، اور پھر جو چیزیں وارث ہونے سے مانع ہیں جس کی وجہ سے وارث وراثت سے محروم رہتا ہے وہ چار چیزیں بھی بیان ہو گئیں بھئی۔ اب آگے لکھیے: ذَوِی الْفُرُوْضِ کی تفصیل، عنوان ہے بھئی ذوی الفروض کی تفصیل۔ آپ جانتے ہیں بھئی آپ نے پڑھا کہ ذَوِی الْفُرُوْضِ بارہ افراد ہیں بھئی، ذوی الفروض بارہ افراد ہیں۔ اب ان میں سے ہر ایک کے حصوں کی تفصیل بیان ہو گی، آپ نے پڑھا ذوی الفروض بارہ افراد ہیں اب ان میں سے ہر ایک کے حصوں کی تفصیل بیان ہو گی کہ کس کو کس حالت میں کتنا مال ملے گا ترکے میں سے، کہ کس کو کتنا مال ملے گا ترکے میں سے۔ سب سے پہلے لکھیے باپ کے احوال، باپ کے احوال۔ باپ کی تین حالتیں ہیں بھئی، باپ کی تین حالتیں ہیں: اول ذُو الْفَرْضِ، ذُو الْفَرْضِ۔ دوم ذُو الْفَرْضِ وَعَصَبَۃٌ، دوم ذُو الْفَرْضِ وَعَصَبَۃٌ، عَصَبَۃٌ عین صاد کے ساتھ ہے عین اور صاد۔ سوم عَصَبَۃٌ، سوم عصبہ۔ باپ کی کتنی حالتیں ہوئیں بھئی وراثت کے اندر؟ تین صورتیں ہیں: کبھی وہ صرف ذُو الْفَرْضِ بنتا ہے، کبھی ذو الفرض کے ساتھ ساتھ وہ عَصَبَۃٌ بھی بنتا ہے، اور کبھی صرف عصبہ بنتا ہے بھئی۔ لکھیے آگے: تفصیل یہ ہے، تفصیل یہ ہے کہ اگر میت کے باپ کے ساتھ، کہ اگر میت کے باپ کے ساتھ میت کے بیٹے یا پوتے یا پڑپوتے، میت کے بیٹے یا پوتے یا پڑپوتے وغیرہ میں سے کوئی موجود ہو، پڑپوتے وغیرہ میں سے کوئی موجود ہو تو باپ کو اس کا حصہ یعنی سُدُسٌ ہی ملے گا، تو باپ کو اس کا حصہ یعنی سدس ہی ملے گا۔ اور اگر باپ کے ساتھ صرف میت کی بیٹی، اور اگر باپ کے ساتھ صرف میت کی بیٹی، پوتی یا پڑپوتی وغیرہ میں سے کوئی موجود ہو، اور اگر باپ کے ساتھ صرف میت کی بیٹی، پوتی یا پڑپوتی وغیرہ میں سے کوئی موجود ہو تو اس صورت میں باپ کو سُدُسٌ بھی ملے گا، تو اس صورت میں باپ کو سدس بھی ملے گا اور وہ عَصَبَۃٌ بھی بنے گا، اور وہ عصبہ بھی بنے گا، یعنی باپ ذُو الْفَرْضِ بھی ہوا اور عَصَبَۃٌ بھی اس صورت میں، یعنی باپ ذو الفرض بھی ہوا اور عصبہ بھی اس صورت میں۔ چنانچہ پہلے باپ کو سُدُسٌ یعنی چھٹا حصہ دے دیں گے مال میں سے، تو پہلے باپ کو سدس یعنی چھٹا حصہ دے دیں گے، پھر بیٹی یا پوتی وغیرہ کو اس کا حصہ ملے گا، پھر بیٹی یا پوتی وغیرہ کو اس کا حصہ ملے گا، اور جو مال باقی بچے گا، اور جو مال باقی بچے گا وہ بھی عَصَبَۃٌ ہونے کی بنا پر باپ لے لے گا، وہ بھی عصبہ ہونے کی بنا پر باپ لے لے گا۔ تیسری حالت بھئی: اگر میت کی کوئی اولاد نہ ہو، اگر میت کی کوئی اولاد نہ ہو تو باپ صرف عَصَبَۃٌ بنے گا، تو باپ صرف عصبہ بنے گا۔ اب اس کو سُدُسٌ یعنی چھٹا حصہ نہیں دیا جائے گا، اب اس کو سدس یعنی چھٹا حصہ نہیں دیا جائے گا، بلکہ باقی ذَوِی الْفُرُوْضِ میں، بلکہ باقی ذوی الفروض میں مال تقسیم کرنے کے بعد، باقی ذوی الفروض میں مال تقسیم کرنے کے بعد جو کچھ بچے گا وہ باپ کو، جو کچھ بچے گا وہ باپ کو عَصَبَۃٌ ہونے کی وجہ سے مل جائے گا، وہ باپ کو عصبہ ہونے کی وجہ سے مل جائے گا۔ دوم ہے جی احوال جَدٌّ، احوال جد یعنی دادا، پردادا وغیرہ، یعنی دادا، پردادا وغیرہ۔ دادا، پردادا وغیرہ کے بھی وہی احوال ہیں جو باپ کے ہیں، دادا، پردادا وغیرہ کے بھی وہی احوال ہیں جو باپ کے ہیں۔ البتہ یہ یاد رکھیے، البتہ یہ یاد رکھیے کہ باپ کے ہوتے ہوئے دادا محروم رہے گا، باپ کے ہوتے ہوئے دادا محروم رہے گا، اور دادا کے ہوتے ہوئے پردادا محروم رہے گا، اور دادا کے ہوتے ہوئے پردادا محروم رہے گا۔ کیونکہ علم میراث کا قانون ہے، کیونکہ علم میراث کا قانون ہے کہ واسطہ کے ہوتے ہوئے، کہ واسطہ کے ہوتے ہوئے ذُو الْوَاسِطَۃِ، ذال کے ساتھ، ذُو الْوَاسِطَۃِ محروم رہتا ہے، ذو الواسطہ محروم رہتا ہے۔ لکھ لیا بھئی؟ بھئی دیکھیے والد کی تین حالتیں بیان ہوئیں۔ ایک شخص ہے اس کا انتقال ہوا تو اس کا والد اس کا وارث بنے گا لیکن اس کی تین حالتیں ہیں: بعض اوقات وہ صرف ذُو الْفَرْضِ بنے گا، بعض اوقات وہ ذو الفرض بھی بنے گا اور ساتھ ساتھ عَصَبَۃٌ بھی بنے گا۔ عصبہ بتایا تھا جو باقی بچنے والا سارا مال لے جاتا ہے اسے عصبہ کہتے ہیں۔ تو بعض صورتوں میں وہ ذو الفرض بھی بنے گا اور عصبہ بھی، اور ذو الفرض ہونے کی صورت میں باپ کو چھٹا حصہ ملتا ہے بھئی۔ کتنا حصہ؟ چھٹا حصہ۔ تو چھٹا حصہ بھی ملے گا اور عصبہ ہونے کی بنا پر اگر کچھ مال بچ گیا باقی ذوی الفروض میں تقسیم کرنے کے بعد تو وہ باقی مال بھی باپ کو مل جائے گا۔ اور بعض صورتوں میں صرف وہ عصبہ بنتا ہے، سمجھ میں آیا؟ اور اس وقت پھر وہ ذو الفرض نہیں، جب ذو الفرض نہیں تو اسے چھٹا حصہ بھی نہیں ملے گا، بلکہ باقی وارث جو باقی ذوی الفروض ہیں ان میں مال تقسیم کر دیں گے اور جو کچھ باقی بچے گا وہ سارا کون لے لے گا؟ میت کا جو والد ہے وہ لے لے گا۔ سمجھ میں آیا؟ اور کس حال میں ذُو الْفَرْضِ ہو گا؟ بتلایا تھا اگر میت کے بیٹا، پوتا، پڑپوتا نیچے تک کوئی ایک موجود ہو۔ میت کے بیٹا، پوتا، پڑپوتا وغیرہ ان میں سے کوئی بھی موجود ہو تو پھر اس صورت میں باپ صرف کیا بنتا ہے؟ ذو الفرض بنتا ہے۔ بیٹا سب سے قریبی عصبہ ہے، جب وہ ہے تو اس کے ہوتے ہوئے باپ پھر عصبہ نہیں بنے گا۔ تو جب بیٹا موجود ہے یا بیٹے کا بیٹا یا بیٹے کے بیٹے کا بیٹا نیچے تک بھئی جہاں تک بھی نسل چلی جائے، ایک شخص کا انتقال ہوا اور اس کی اولاد میں سے بھئی موجود ہے کوئی بھئی، سمجھ میں آیا؟ یعنی بیٹے کی اولاد میں سے درمیان میں کسی عورت کا واسطہ نہیں آ رہا، کسی بیٹی وغیرہ کا واسطہ درمیان میں نہیں۔ تو اس صورت میں پھر کیا ملے گا بھئی؟ باپ صرف ذو الفرض بنے گا، اسے صرف کتنا حصہ ملے گا؟ چھٹا حصہ ملے گا، چھٹا حصہ۔ عصبہ نہیں بنے گا، عصبہ وہ بیٹا یا بیٹے کا بیٹا یا بیٹے کے بیٹے کا بیٹا وہ بن جائے گا۔ تو باپ کو چھٹا حصہ دے دیں گے اور ذوی الفروض کو بھی ان کے حصے دے دیں گے اور جتنا مال باقی بچے گا سارا وہ بیٹا یا پوتا یا پڑپوتا جو زندہ ہے وہ لے جائے گا۔ اور اگر جب میت کا انتقال ہوا تو اس کا باپ بھی زندہ ہے، بیٹا کوئی نہیں زندہ، بیٹا، پوتا، پڑپوتا وغیرہ کوئی نہیں، البتہ بیٹی یا پوتی یا پڑپوتی وغیرہ میں سے کوئی زندہ ہے، تو پھر اس صورت میں باپ ذُو الْفَرْضِ بھی بنے گا اور عَصَبَۃٌ بھی بنے گا، کیونکہ قریبی عصبہ بیٹا تھا یا بیٹے کا بیٹا یا بیٹے کے بیٹے کا بیٹا، ان میں سے تو کوئی بھی نہیں ہے تو اب کون عصبہ بن جائے گا؟ باپ عصبہ بن جائے گا، اور ذو الفرض بھی وہ بنے گا۔ تو پہلے اس کو چھٹا حصہ دے دیں گے، باقی سارے وارثوں کو جو ذوی الفروض ہیں انہیں ان کے حصے دے دیں گے، اور جتنا مال اگر بچے گا وہ سارا کس کو دے دیں گے؟ والد کو عصبہ ہونے کی بنا پر دیں گے۔ تو وہ ذو الفرض بھی ہوا اور عصبہ بھی ہوا۔ اور بعض صورتوں میں باپ عصبہ بنتا ہے، یعنی میت کی کوئی اولاد نہیں ہے: نہ بیٹا ہے نہ پوتا ہے نہ پڑپوتا وغیرہ، نہ بیٹی ہے نہ پوتی پڑپوتی وغیرہ ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے، تو اب اس صورت میں باپ صرف عصبہ بنے گا، ذو الفرض نہیں بنے گا۔ اور اگر کوئی اور ذوی الفروض میں سے ہے ان میں مال تقسیم کر دیں گے اور جتنا مال باقی بچے گا سارا والد لے جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اس کے بعد دادا، پردادا کے احوال بھئی۔ یاد رکھیے جَدٌّ سے مراد صرف دادا نہیں ہے بلکہ دادا، پردادا، لکڑ دادا اوپر جہاں تک چلا جائے سلسلہ بھئی۔ اور ان کی بھی وہی تین حالتیں ہیں جو باپ کی تھیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ کیونکہ یہ سارے بھی أَبٌ ہیں باپ کی طرح ہیں۔ لیکن اس میں ایک قیمتی ضابطہ جو یاد رکھنے والا وہ یہ کہ واسطے کے ہوتے ہوئے ذُو الْوَاسِطَۃِ محروم رہتا ہے۔ بھئی دیکھو ایک شخص کا انتقال ہوا اس کا باپ بھی زندہ دادا بھی زندہ۔ اب بتائیے دادا کا مرنے والے سے جو تعلق ہے وہ بغیر واسطے کے ہے یا درمیان میں باپ کا واسطہ آ رہا ہے؟ باپ کا واسطہ آ رہا ہے اور باپ بھی اس وقت زندہ ہے، تو اب واسطے کے ہوتے ہوئے وہ جو واسطے والا تھا یعنی دادا، تو باپ ہوا واسطہ اور دادا کیا ہوا؟ واسطے والا یعنی ذُو الْوَاسِطَۃِ ہوا۔ تو واسطے کے ہوتے ہوئے جو ذو الواسطہ ہوتا ہے وہ کیا ہوتا ہے؟ محروم۔ اب ایک شخص کا انتقال ہوا اس کا باپ بھی زندہ ہے دادا بھی زندہ ہے، تو واسطہ موجود ہے لہذا وہ جو ذو الواسطہ ہے دادا اسے کچھ نہیں ملے گا باپ کو سارا مال مل جائے گا۔ اگر باپ نہ ہوا تو پھر دادا کو مل جائے گا۔ لیکن دادا کے ساتھ ساتھ پردادا بھی زندہ تھا تو پردادا کو کچھ نہیں ملے گا کیونکہ اب دادا جو بیچ میں واسطہ ہے وہ موجود ہے، اور واسطے کے ہوتے ہوئے ذو الواسطہ کو کچھ نہیں ملتا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ چلیے بس مولانا، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
167 approved lectures · 157 of 167