وَإِذَا قُتِلَ الْمُكَاتَبُ عَمْدًا وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ إِلَّا الْمَوْلَى فَلَهُ الْقِصَاصُ إِنْ لَمْ يَتْرُكْ وَفَاءً، وَإِنْ تَرَكَ وَفَاءً وَوَارِثُهُ غَيْرُ الْمَوْلَى فَلَا قِصَاصَ لَهُمْ وَإِنِ اجْتَمَعُوا مَعَ الْمَوْلَى۔
گزشتہ سبق میں ہم نے كِتَابُ الْجِنَايَاتِ شروع کی تھی بھئی۔ میں نے بتلایا تھا جنایت وہ جرم ہے، وہ نقصان ہے جو نفس میں یا اعضاء میں کیا جائے انسان کے بھئی، یعنی کسی کو قتل کیا یا ہاتھ پاؤں کاٹا وغیرہ بھئی۔ اور پھر صاحبِ قدوری نے آپ کو بتلایا کہ قتل پانچ قسم پر ہے، یعنی وہ قتل جن کے ساتھ شرعی احکام متعلق ہوتے ہیں وہ پانچ قسم پر ہیں: اولاً قتلِ عمد ہے، ثانی قتلِ شبہِ عمد ہے، ثالث قتلِ خطا ہے، رابع قتلِ قائم مقام خطا ہے یا شبہِ خطا کہہ لیں، اور خامس کیا ہے؟ قتل بالسبب ہے مولانا۔ اور یہ بھی آپ کو بتلایا تھا کہ وہ احکام جو قتل سے متعلق ہیں وہ بھی پانچ ہیں بھئی: قصاص ہے، دیت ہے، کفارہ ہے، حرمانِ میراث ہے، اور إِثْمٌ یعنی گناہ ہے بھئی۔
پھر اس کے بعد میں نے ایک ضابطہ آپ کو بتلایا تھا کہ حرمانِ میراث وہاں آئے گا جب کہ وارث کس کو قتل کرے؟ مورث کو، اور اس قتل کی وجہ سے قصاص یا کفارہ آتا ہو۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ قصاص یا کفارہ۔ اور قصاص کس میں آتا تھا؟ قتلِ عمد کے اندر بھئی۔ اور کفارہ کس میں آتا ہے؟ شبہِ عمد میں، قتلِ خطا میں، اور جاری مجرائے خطا کے اندر، ان تین میں کفارہ آتا ہے بھئی۔
اور یہ ضابطہ بھی آپ کو بتلایا تھا کہ اگر قاتل اور مقتول میں تعلق ہو ملکیت والا یا تعلق ہو ولادت والا، تو اس صورت میں قصاص نہیں لیا جائے گا بھئی۔ یا آسان لفظوں میں یوں کہیں اگر اصول میں سے کوئی قتل کرے اپنے فروع کو، یعنی باپ دادا وغیرہ یا ماں نانی دادی وغیرہ میں سے کوئی اگر اپنی اولاد کو قتل کرے، تو اس صورت میں قصاص نہیں ہوگا۔ ہاں اگر اولاد میں سے کوئی اپنے اصول کو قتل کرے پھر قصاص لیا جائے گا۔ اور اسی طرح آقا اگر مالک یعنی مالک اپنے مملوک کو قتل کرے پھر بھی قصاص نہیں لیا جائے گا۔ ہاں مملوک اگر مالک کو قتل کرتا ہے پھر کیا کیا جائے گا؟ قصاص لیا جائے گا۔
اور یہ قانون بھی آپ نے پڑھا تھا کہ قصاص صرف اسلحے کے ساتھ لیا جائے گا بھئی۔ کس کے ذریعے لیا جائے گا؟ اسلحے کے ذریعے لیا جائے گا۔ جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جیسے مقتول کو قتل کیا تھا قاتل نے، اس کو بھی اسی طریقے پر قتل کیا جائے گا بھئی۔ لیکن ہمارے نزدیک کیا ہے؟ حدیث میں آیا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ، قصاص نہیں ہے مگر کس کے ذریعے؟ تلوار کے ذریعے۔ مراد اسلحہ ہے بھئی کہ قصاص اسلحے ہی سے لیا جائے گا۔ اس سے ایک اور بات کا آپ کو پتہ چل گیا بھئی کہ معلوم ہوا پھانسی خلافِ شرع ہے بھئی۔ پھانسی کیا ہے؟ خلافِ شرع ہے بھئی۔
تو باپ اگر اپنے بیٹے کو یا اولاد کو قتل کرے تو قصاص نہیں آئے گا بھئی، البتہ دیت آئے گی بھئی۔ اسی طرح آقا بھی اگر اپنے غلام کو قتل کرے تو قصاص نہیں آئے گا، البتہ کیا ہوگا؟ دیت نہیں بھئی، کفارہ آئے گا۔
جی اب آگے دیکھیے کہتے ہیں: وَإِذَا قُتِلَ الْمُكَاتَبُ عَمْدًا وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ إِلَّا الْمَوْلَى فَلَهُ الْقِصَاصُ۔ یاد رکھیے مکاتب کسے کہتے ہیں بھئی؟ وہ غلام جسے آقا نے کہہ دیا کہ اتنا مال لے آؤ تو تم آزاد ہو، یہ مکاتب کہلاتا ہے۔ اب یہ جو عبدِ مکاتب ہے یہ آزاد آدمی کی طرح ہوتا ہے، آقا اس سے خدمت نہیں لے سکتا، یہ جائے گا، پیسے کمائے گا اور لا کر آقا کو دے کر اپنے آپ کو آزاد کروائے گا۔ اب ایک مکاتب تھا اسے کسی نے قتل کر دیا بھئی۔ تو اب دو صورتیں ہیں: جب اسے قتل کیا گیا تو اتنا مال اس نے چھوڑا جس کے ذریعے بدلِ کتابت کی ادائیگی ہو سکتی ہے، یا اتنا مال اس نے نہیں چھوڑا ہوگا جس سے بدلِ کتابت کی ادائیگی ہو سکے۔ مثلاً آقا نے کہا تھا مجھے پانچ لاکھ روپے لا کر دو تو تم آزاد ہو۔ اب یہ جب مکاتب قتل کیا گیا تو اس کے پاس دو صورتیں ہیں: یا پانچ لاکھ روپے جمع کر چکا ہوگا، ابھی آقا کو نہیں دیے اس سے پہلے ہی کیا کر دیا گیا؟ قتل۔ یا پانچ لاکھ ابھی اس نے جمع ہی نہیں کیے۔
تو اگر اس کو قتل کر دیا گیا اور اس نے ابھی اتنے پیسے جمع نہیں کیے تھے تو پھر تو کوئی مسئلہ نہیں، معلوم ہوا ابھی بھی غلام ہے۔ جب غلام ہے تو اس صورت میں اس کا قصاص کون لے گا؟ آقا لے گا۔ کون لے گا؟ آقا لے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اور اگر اس نے اتنا مال چھوڑا جس کے ذریعے ادائیگی ہو سکتی ہے لیکن ابھی ادائیگی کی نہیں تھی کہ اس کو قتل کر دیا گیا، اور آقا کے علاوہ اس کا کوئی اور وارث بھی موجود ہے۔ بھئی جو مکاتب جس نے ابھی پیسے جمع نہیں کیے تھے پورے، یہ مارا جائے تو پھر اس کے سارے پیسے آقا کو ملیں گے۔ مکاتب پیسے جمع کر رہا تھا لیکن ابھی پانچ لاکھ پورے نہیں ہوئے اس سے کم ہیں، اس کو کسی نے قتل کر دیا، تو جب پیسے پورے ہی نہیں ہیں ابھی تک تو معلوم ہوا یہ غلام ہی مرا ہے، اور جب غلام مرا ہے تو غلام کا تو سارا کچھ کس کا ہے؟ آقا کا، تو یہ آقا کو مل جائیں گے اس کے سارے پیسے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور اس کا کوئی اور وارث ہے یا وارث نہیں اس کو نہیں دیکھا جائے گا، کیونکہ جب یہ غلام ہے تو پھر تو سارا کس کو ملے گا؟ آقا کو، وارثوں کو نہیں۔
لیکن اگر پیسے پورے چھوڑ کر مرا ہے اور اس کا کوئی اور وارث بھی ہے، اب یہاں دو احتمال ہو گئے۔ معلوم نہیں اب اسے کیا شمار کریں: آزاد شمار کریں؟ کیونکہ پیسے تو اس نے پورے چھوڑے ہیں جس کے ذریعے کیا ہو سکتی ہے؟ پوری پوری ادائیگی۔ تو اگر اسے آزاد شمار کریں تو پھر تو اس کی میراث کس کو ملنی چاہیے؟ وارثوں کو بھئی۔ کس کو ملنی چاہیے؟ وارثوں کو۔ تو معلوم ہوا اس کا ولی وہ وارث ہوگا، وہ قصاص لے گا۔ جس کو میراث مل رہی ہے، وارث ہے، ولی ہے، تو وہی کیا کرے گا؟ قصاص بھی لے گا۔ اور اگر یہ دیکھا جائے کہ اگرچہ پیسے تو جمع ہو چکے ہیں لیکن اس نے ادائیگی تو نہیں کی ابھی تک، جب ادائیگی ابھی تک نہیں کی تو یہ ہے کیا؟ غلام۔ جب یہ غلام ہے تو غلام کا قصاص کون لیا کرتا ہے؟ آقا۔ تو یہاں دو جہتیں آ گئیں مولانا۔
ایک مکاتب کو قتل کیا گیا، اس نے پورے پیسے بھی چھوڑے ہیں اور اس کے کوئی وارث بھی ہیں اور آقا بھی ہے۔ اب اگر پورے پیسوں کی طرف نظر کی جائے تو یہ کیا معلوم ہوتا ہے؟ یہ آزاد مرا ہے۔ اور جب آزاد مرا ہے تو قصاص کا ولی کون ہوگا؟ وارث۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو اس نے تو ابھی ادائیگی نہیں کی تو یہ غلام ہے، تو قصاص کا ولی کون؟ آقا۔ لہٰذا اب چونکہ بات یقینی نہیں، قطعی نہیں ہے کہ مستحق کون ہے اس کا، لہٰذا اس صورت میں قصاص نہیں آئے گا بھئی، کیونکہ اختلاف آ گیا مولانا، آزاد شمار کریں یا غلام شمار کریں؟ صحابہ کے زمانے سے اس میں اختلاف ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو آزاد شمار کیا جائے تو قصاص کا ولی کس کو ہونا چاہیے؟ وارث کو۔ اور اگر غلام شمار کیا جائے تو قصاص کا ولی کس کو ہونا چاہیے؟ آقا کو۔ تو دونوں جہتیں آ رہی ہیں، اختلاف آ گیا مولانا کہ کون مستحق ہے قصاص کا، تو لہٰذا اس صورت کے اندر اب قصاص نہیں آئے گا بھئی، چاہے دونوں اکٹھے ہی کیوں نہ ہو جائیں۔ آقا بھی کہتا ہے قصاص لیں گے ہم، وارث بھی کہتے ہیں قصاص لیں گے، پھر بھی قصاص نہیں لیا جائے گا کیونکہ سببِ استحقاق میں کیا آ گیا ہے؟ اختلاف آ گیا ہے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟
تو دیکھیے یہ دو مسئلے ہیں، دونوں صورتیں ذکر کریں گے بھئی۔ پہلی صورت: وَإِذَا قُتِلَ الْمُكَاتَبُ جب قتل کر دیا گیا مکاتب کو عَمْدًا جان بوجھ کر وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ إِلَّا الْمَوْلَى اور اس کا کوئی وارث نہیں ہے علاوہ کس کے؟ اس کے مولا یعنی آقا کے علاوہ اور کوئی وارث بھی نہیں ہے اس کا، فَلَهُ الْقِصَاصُ تو آقا کو کس چیز کا حق ہے؟ قصاص کا۔ بھئی اور کوئی وارث ہی نہیں ہے، اب تو قصاص کون لے گا؟ آقا ہی لے گا۔ قصاص کا حق ہے إِنْ لَمْ يَتْرُكْ وَفَاءً اگر اس نے، وَفَاءٌ کہتے ہیں ادائیگی، یعنی اتنا مال نہ چھوڑا ہو جس کے ذریعے ادائیگی ہو سکے۔ إِنْ لَمْ يَتْرُكْ وَفَاءً اگر اتنا مال اس نے نہیں چھوڑا جس کے ذریعے کیا کی جا سکے؟ ادائیگی کی جا سکے۔ تو جب اتنا مال نہیں چھوڑا پھر تو یقینی طور پر یہ کیا مرا ہے؟ غلام ہی مرا ہے، جب غلام مرا ہے تو غلام کا ولی کون ہے؟ آقا۔ تو کہتے ہیں: فَلَهُ الْقِصَاصُ تو آقا کے لیے قصاص ہوگا إِنْ لَمْ يَتْرُكْ وَفَاءً اگر اس مکاتب نے مالِ ادائیگی نہ چھوڑا ہو۔
وَإِنْ تَرَكَ وَفَاءً، اور اگر اس نے اتنا مال چھوڑا ہے جس سے ادائیگی ہو سکتی ہے وَوَارِثُهُ غَيْرُ الْمَوْلَى اور اس کا وارث آقا کے علاوہ بھی ہے، آقا بھی موجود اور اس کے علاوہ کوئی وارث بھی موجود اور اس نے اتنا مال بھی چھوڑا ہے، فَلَا قِصَاصَ لَهُمْ تو ان کے لیے قصاص نہیں ہے، ان میں سے کوئی بھی نہیں لے گا بھئی، وَإِنِ اجْتَمَعُوا مَعَ الْمَوْلَى اگرچہ وہ وارث جمع ہو جائیں آقا کے ساتھ۔ کیونکہ سببِ استحقاق میں کیا آ گیا؟ اختلاف، کسی ایک کو بھی ترجیح نہیں دی جا سکتی۔ دیکھا جائے تو ایک لحاظ سے مال اس نے چھوڑا ہے اسے آزاد شمار کیا جانا چاہیے اور قصاص کا ولی کون ہونا چاہیے؟ وارث۔ دوسری طرف دیکھا جائے ادائیگی تو ابھی بھی نہیں کی، تو قصاص کا ولی کسے ہونا چاہیے؟ آقا کو۔ تو اختلاف آ گیا، لہٰذا ایک کو بھی ترجیح نہیں دے سکتے، لہٰذا اب قصاص نہیں لیا جائے گا۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟
وَإِذَا قُتِلَ عَبْدُ الرَّهْنِ۔ صورتِ مسئلہ یہ ہے بھئی: میں نے آپ سے قرضہ لیا تھا، آپ نے کہا میرے پاس کوئی چیز رہن رکھواؤ، میں نے اپنا غلام آپ کے پاس بطورِ رہن کے رکھوا دیا۔ اس عبدِ مرہون کو کسی نے قتل کر دیا۔ تو کہتے ہیں اب قصاص کون، راہن لے گا یا مرتہن لے گا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، صرف راہن ہو تو بھی قصاص نہیں لے سکتا، مرتہن ہو تو وہ بھی قصاص نہیں لے سکتا۔ مرتہن تو اس لیے نہیں لے سکتا کیونکہ وہ مالک ہی نہیں ہے، اس کے پاس تو یہ غلام صرف کس طور پر تھا؟ رہن کے طور پر تھا بھئی۔ اور راہن بھی قصاص نہیں لے سکتا کیونکہ اس غلام کے ساتھ کس کا حق وابستہ ہو چکا؟ مرتہن کا حق وابستہ ہو چکا ہے، اس نے اگر اس کا قرضہ وصول نہ ہو تو وہ اس کے ذریعے کیا کرے گا؟ اپنے قرضے کو وصول کرے گا۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو لہٰذا جب عبدِ مرہون کو کوئی قتل کر دے قتلِ عمد، تو دونوں میں سے کوئی ایک بھی قصاص نہیں لے سکتا، ہاں اس وقت قصاص لے سکتے ہیں جب دونوں جمع ہو جائیں بھئی۔ جب دونوں کیا ہو جائیں؟ جمع ہو جائیں، دونوں مل جائیں پھر اب کیا کر سکتے ہیں؟ قصاص لے سکتے ہیں۔
تو کہتے ہیں: وَإِذَا قُتِلَ عَبْدُ الرَّهْنِ جب قتل کیا جائے رہن کے غلام کو تو لَا يَجِبُ الْقِصَاصُ، لَا يَجِبُ أَيْ لَا يَثْبُتُ الْقِصَاصُ، قصاص ثابت نہیں ہوگا۔ بھئی جہاں بھی قصاص کے ساتھ وَاجِبٌ یا يَجِبُ کا لفظ آ رہا ہے میں اس کا کیا معنی کر رہا ہوں؟ ثابت، اس لیے کہ قصاص واجب نہیں ہوتا مولانا، ثابت ہوتا ہے۔ قصاص واجب ہے؟ نہیں۔ مقتول کے اولیاء معاف کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے؟ معاف کر سکتے ہیں۔ تو اگر واجب ہوتا وہ معاف کر سکتے؟ وہ صلح کر سکتے ہیں یا نہیں کہ بدلے میں مال لے لیں؟ کر سکتے ہیں۔ معلوم ہوا قصاص واجب نہیں ہے بلکہ ثابت ہے۔ تو کہتے ہیں: لَا يَجِبُ الْقِصَاصُ تو قصاص ثابت نہیں ہوگا حَتَّى يَجْتَمِعَ الرَّاهِنُ وَالْمُرْتَهِنُ یہاں تک کہ اکٹھے ہو جائیں راہن اور مرتہن۔
وَمَنْ جَرَحَ رَجُلًا عَمْدًا۔ صورتِ مسئلہ یہ ہے: ایک آدمی نے دوسرے کو زخمی کر دیا، اور یہ جو زخمی شخص ہے یہ زخم لگنے کے بعد سے مسلسل بیمار ہے بھئی، اور پھر کافی عرصے کے بعد مولانا اسی زخم کی وجہ سے وہ مر گیا۔ زخم ٹھیک نہیں ہوا بھئی، اسی زخم کی وجہ سے وہ مر گیا۔ تو کہتے ہیں اس صورت میں قصاص لیا جائے گا، کیونکہ اس کی موت کس سے ہوئی ہے؟ اسی زخم سے۔ دوسرے نے جان بوجھ کر اسے زخم لگایا تھا، اسے زخمی کیا تھا، تلوار ماری یا کوئی اور چیز، تو اگرچہ فوری طور پر تو وہ نہیں مرا لیکن اسی زخم کی وجہ سے کچھ عرصے کے بعد وہ زخم خراب رہا، بیمار رہا، بستر پر ہی رہا اور اسی زخم سے مر گیا، تو یوں سمجھا جائے گا کہ اسی نے اس کو کیا کیا ہے؟ قتل کیا ہے۔ جب قتل کیا ہے جان بوجھ کر تلوار سے تو اب کیا لیا جائے گا قاتل سے؟ قصاص بھئی۔
یہ معنی ہے: وَمَنْ جَرَحَ رَجُلًا عَمْدًا اور جس نے زخمی کیا کسی آدمی کو جان بوجھ کر فَلَمْ يَزَلْ صَاحِبَ فِرَاشٍ تو وہ ہمیشہ صاحبِ فراش رہا، یعنی بستر پر ہی رہا۔ فِرَاشٌ کسے کہتے ہیں؟ بستر کو، بچھونے کو۔ صاحبِ فراش رہا یعنی بستر پر ہی لیٹا رہا، لَمْ يَزَلْ کا معنی ہے ہمیشہ، تو اس کے بعد ہمیشہ صاحبِ فراش ہی رہا حَتَّى مَاتَ یہاں تک کہ وہ مر گیا، فَعَلَيْهِ الْقِصَاصُ تو اس قاتل پر کیا ہے؟ قصاص ہے۔
وَمَنْ قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ عَمْدًا مِنَ الْمَفْصِلِ، مَفْصِلٌ بھئی میم پر فتحہ، فاء پر سکون، صاد پر کسرہ پڑھنا بھئی، مَفْصِلٌ، قُطِعَتْ يَدُهُ۔ بھئی جس طرح نفس کے اندر قصاص ہوتا ہے اسی طرح اعضاء کے اندر بھی قصاص آئے گا۔ اگر ایک شخص دوسرے کے ہاتھ کو کاٹتا ہے تو اس کاٹنے والے کے ہاتھ کو بھی کیا کیا جائے گا قصاص میں؟ کاٹا جائے گا۔ سمجھ میں آیا؟ جیسے نفس میں قصاص ہے اسی طرح اعضاء میں بھی قصاص ہے، لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ برابری ممکن ہو۔ ایسا زخم اس نے لگایا ہے جس میں برابری ہو سکتی ہے، تو جتنا اس کو زخم لگایا ہے اتنا ہی دوسرے کو بھی کیا کیا جائے گا؟ زخم۔ اگر برابری ممکن نہیں تو وہاں قصاص نہیں آئے گا بھئی، تفصیل آگے آ جائے گی، مال وغیرہ دینا پڑے گا بعض صورتوں میں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟
تو اب دیکھو ایک شخص دوسرے کا ہاتھ کاٹتا ہے تو قصاص آئے گا، لیکن شرط یہ ہے ہاتھ اس نے جوڑ سے کاٹا ہو۔ مثلاً بھئی کہاں سے؟ یہ جو کلائی جہاں آگے ہتھیلی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، یہاں سے اگر کسی نے کسی کا ہاتھ کاٹا تو کاٹنے والے کے ہاتھ کو بھی قصاص میں کیا کیا جائے گا؟ یہیں سے کاٹا جائے گا، کیونکہ برابری ہے بھئی، اس کا بھی ہاتھ گیا اس کا بھی ہاتھ گیا۔ کسی نے ایک کا ہاتھ کہنی سے کاٹا جوڑ سے مولانا، تو جس نے یہ جرم کیا اس کے بھی ہاتھ کو کہاں سے کاٹا جائے گا؟ کہنی سے، کیونکہ یہاں بھی برابری ہے۔ تو جہاں برابری ممکن ہو وہاں پر قصاص آئے گا، جہاں پر برابری ممکن نہیں وہاں قصاص نہیں آئے گا بلکہ وہاں پر أَرْشٌ آئے گا، ارش۔ بھئی پورے نفس کے اندر جو مال بدلے کے طور پر دیا جاتا ہے وہ دیت کہلاتا ہے، اور عضو کے بدلے کے طور پر جو مال دیا جاتا ہے وہ کیا کہلاتا ہے؟ أَرْشٌ بھئی، آگے ذکر آ جائے گا ارش۔
لہٰذا ایک آدمی دوسرے کے ہاتھ کو مولانا ادھر درمیان میں، کلائی کے درمیان میں سے کاٹ دیتا ہے، توڑ دیتا ہے، تو یاد رکھیے قصاص نہیں آئے گا کیونکہ یہاں برابری ممکن نہیں۔ یہاں اس نے اس کی ہڈی توڑی ہے، اور بعینہٖ اسی کے برابر ہم ہڈی توڑیں یہ ممکن ہے؟ نہیں بھئی، ضرور کچھ کمی بیشی ہوگی۔ تو یہ ضابطہ ایک یاد رکھنا، آگے صاحبِ قدوری بھی ذکر کریں گے، کہیں گے کہ ہڈی کے اندر قصاص نہیں، جہاں دوسرے کی ہڈی توڑی گئی ہے وہاں پر قصاص نہیں۔ اسی لیے یہاں ذکر کر رہے ہیں کہ جوڑ سے اگر کسی نے کاٹا بھئی تو پھر اس صورت میں قصاص آئے گا، ہڈی کو توڑا تو پھر اس صورت میں قصاص نہیں آئے گا۔
ہاں ہڈی میں پھر دانت کے اندر قصاص ہے مولانا، دانت میں۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو دانت کے اندر البتہ قصاص آئے گا مولانا۔ دانت ایک شخص نے دوسرے کا توڑ دیا یا نکال دیا تو اس مجرم کے بھی دانت کو کیا کیا جائے گا قصاص میں؟ نکالا جائے گا بھئی۔ اور یہ قرآن میں اللہ فرماتے ہیں بھئی، سورۂ مائدہ میں ہے: وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ، اور فرض کر دیا یا لکھ دیا ہم نے ان پر تورات میں بھئی یا اپنی آیتوں کے اندر لکھ دیا یعنی فرض کر دیا، کیا فرض کیا؟ کہ أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ نفس کے بدلے نفس ہے یعنی جان کے بدلے جان ہے، وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ اور آنکھ کے بدلے آنکھ ہے، وَالْأَنْفَ بِالْأَنْفِ اور ناک کے بدلے ناک، وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ اور کان کے بدلے کان ہے، وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ اور دانت کے بدلے دانت، وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ اور زخموں میں قصاص، یہ ہم نے ان پر فرض کر دیا، لکھ دیا بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو ہڈی کے اندر قصاص نہیں ہے، صرف دانت میں ہے اور وہ بھی کس وجہ سے؟ کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے: السِّنَّ بِالسِّنِّ، دانت کے بدلے دانت ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں بھئی: وَمَنْ قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ عَمْدًا مِنَ الْمَفْصِلِ قُطِعَتْ يَدُهُ، اور جس نے کاٹ دیا کسی آدمی کے ہاتھ کو جان بوجھ کر مِنَ الْمَفْصِلِ جوڑ سے، مَفْصِلٌ کہتے ہیں جوڑ کو، جوڑ سے کاٹ دیا قُطِعَتْ يَدُهُ تو کاٹا جائے گا اس شخص کے ہاتھ کو بھی۔ وَكَذَلِكَ الرِّجْلُ وَمَارِنُ الْأَنْفِ وَالْأُذُنُ، اور اسی طرح ٹانگ ہے وَمَارِنُ الْأَنْفِ، أَنْفٌ کہتے ہیں ناک کو، مَارِنٌ کہتے ہیں نرم حصہ بھئی، اور اسی طرح ٹانگ ہے وَمَارِنُ الْأَنْفِ اور ناک کا نرم حصہ ہے وَالْأُذُنُ اور کان ہے بھئی۔ یعنی کسی نے کسی کی ٹانگ کاٹی جوڑ سے تو اس کاٹنے والے کی بھی ٹانگ کاٹی جائے گی، کسی نے کسی کی ناک کا نرم حصہ کاٹا تو اس کا بھی کاٹا جائے گا۔ بھئی دیکھو ناک پر اگر آپ ہاتھ لگائیں دیکھیں بھئی، اگلا حصہ نرم ہے اس میں ہڈی نہیں، لیکن وسط تک پہنچیں تو ہڈی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو جہاں سے ہڈی شروع ہو گئی وہاں سے پھر اگر ہڈی ٹوٹی ہے پھر قصاص نہیں، برابری نہیں ہو سکتی۔ ہاں ہڈی سے اگلا حصہ کاٹا ہے تو اس مجرم کی بھی ناک کو کیا کیا جائے گا؟ کاٹا جائے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن میں کیا فرماتے ہیں؟ وَالْأَنْفَ بِالْأَنْفِ، ناک کے بدلے ناک ہے بھئی۔ تو مَارِنٌ کا معنی وہ نرم حصہ ناک کا۔ وَمَارِنُ الْأَنْفِ اور ناک کے نرم حصے میں وَالْأُذُنُ اور اسی طرح کیا ہے؟ کان ہے بھئی۔
وَمَنْ ضَرَبَ عَيْنَ رَجُلٍ فَقَلَعَهَا فَلَا قِصَاصَ عَلَيْهِ، اور جس نے مارا کسی شخص کی آنکھ پر فَقَلَعَهَا پس اسے نکال دیا، اکھاڑ دیا، فَلَا قِصَاصَ عَلَيْهِ تو اس پر قصاص نہیں۔ کسی نے کسی کی آنکھ پر مار کر آنکھ نکال دی تو صاحبِ قدوری آپ کو بتلا رہے ہیں اس صورت میں قصاص نہیں آئے گا بھئی۔ اس پر آپ کے ذہن میں اشکال آئے گا بھئی کہ قرآن میں تو اللہ کیا فرماتے ہیں؟ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ، آنکھ کے بدلے آنکھ ہے! تو یاد رکھنا یہ اس صورت میں آنکھ کے بدلے آنکھ ہے جب کوئی دوسرے کی آنکھ پھوڑ دے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو آنکھ پھوڑنا اور ہے، آنکھ کا نکالنا اور ہے بھئی۔ فرق سمجھ میں آیا؟ تو یہاں ذکر ہو رہا ہے آنکھ کے نکالنے کا بھئی۔ آنکھ پھوڑ دی ایک نے تو دوسرے کی بھی آنکھ کو پھوڑا جائے گا، آنکھ کے بدلے آنکھ ہوگی۔ لیکن اگر ایک نے دوسرے کی آنکھ ضرب لگا کر نکال دی تو یہاں پر مماثلت ممکن نہیں ہے، لہٰذا اب یہاں پر قصاص نہیں ہوگا۔ تو یہی بات ذکر کر رہے ہیں صاحبِ قدوری کہ وَمَنْ ضَرَبَ عَيْنَ رَجُلٍ اور جس نے مارا کسی شخص کی آنکھ کو فَقَلَعَهَا پس اسے اکھاڑ دیا یعنی نکال دیا فَلَا قِصَاصَ عَلَيْهِ تو اس پر قصاص نہیں، کیونکہ یہاں برابری نہیں ہو سکتی بھئی۔
فَإِنْ كَانَتْ قَائِمَةً، پس اگر آنکھ قائم تھی وَذَهَبَ ضَوْءُهَا اور اس کی روشنی چلی گئی یعنی بینائی چلی گئی، فَعَلَيْهِ الْقِصَاصُ تو اب اس پر کیا واجب ہے؟ قصاص واجب ہے۔ تُحْمَى لَهُ الْمِرْآةُ، تُحْمَى کا معنی گرم کرنا بھئی، گرم کیا جائے گا لَهُ اس کے لیے الْمِرْآةُ، مِرْآةٌ کہتے ہیں آئینے کو۔ تو اس کے لیے کیا کیا جائے گا؟ آئینے کو گرم کیا جائے گا۔ بھئی مِرْآةٌ سے مراد آئینہ نہیں ہے، آئینے جیسا چمکدار لوہا مراد ہے، کیونکہ آئینہ تو گرم ہوگا فوراً ٹوٹ جائے گا بھئی۔ تو مراد کیا ہے؟ آئینے کی طرح چمکدار لوہا بھئی، اسے خوب گرم کیا جائے گا بھئی اور پھر آنکھ کے سامنے لائیں گے تو ایک دم اس کی روشنی سے اس کی آنکھ کی بینائی ختم ہو جائے گی۔
تو کہتے ہیں: تُحْمَى لَهُ الْمِرْآةُ گرم کیا جائے گا اس کے لیے آئینے کو، وَيُجْعَلُ عَلَى وَجْهِهِ قُطْنٌ رَطْبٌ اور رکھا جائے گا اس کے چہرے پر قُطْنٌ، قُطْنٌ کہتے ہیں روئی کو، رَطْبٌ کا معنی ہے تر، گیلی، اور رکھا جائے گا اس کے چہرے پر گیلی روئی کو، وَتُقَابَلُ عَيْنُهُ بِالْمِرْآةِ اور مقابل کیا جائے گا اس کی آنکھ کو آئینے کے، اس کی آنکھ کو کس کے سامنے لے آئیں گے؟ آئینے کے سامنے لے آئیں گے حَتَّى يَذْهَبَ ضَوْءُهَا یہاں تک کہ اس کی روشنی یعنی اس کی بینائی چلی جائے گی۔ آنکھ کی روشنی اگر چلی گئی، بینائی چلی گئی آنکھ کی، تو دوسرے کی بھی آنکھ کی بینائی کو کیا کیا جائے گا؟ ختم کیا جائے گا۔ مثلاً ایک آدمی نے دوسرے کو مارا بھئی، آنکھ تو سلامت ہے، آنکھ نہیں پھٹی لیکن اس کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی، تو اس مجرم کی ایک آنکھ کی بینائی کو بھی اسی طرح ختم کیا جائے گا بھئی۔ اب کس طرح ختم کریں بھئی؟ کہ اس کے چہرے پر گیلی یعنی تر روئی رکھ دی جائے گی اور ایک آئینہ منگوایا جائے گا، اسے گرم کیا جائے گا اور پھر اس آئینے کو اس کی آنکھ کے سامنے لے آئیں گے تو اس کی چمک سے اس کی آنکھ کی بینائی بھی ختم ہو جائے گی بھئی، ایک لمحہ لگے گا فوراً ختم ہو جائے گی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو آنکھ کے سامنے تیز چمکدار چیز ایک دم آ جائے بہت تیز تو آنکھ کی بینائی چلی جاتی ہے۔ اسی لیے کہتے ہیں بھئی سورج کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے بھئی، اس کی روشنی بہت تیز ہے خصوصاً دوپہر وغیرہ کے وقت، تو آنکھ کی بینائی ایک دم ختم ہو سکتی ہے بھئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟
وَفِي السِّنِّ الْقِصَاصُ، اور دانت میں قصاص ہے بھئی۔ دانت بھی ہڈی ہے لیکن اس کے اندر قصاص ہے بھئی، کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن میں کیا فرماتے ہیں؟ السِّنَّ بِالسِّنِّ، دانت کے بدلے دانت۔ تو اس کا ذکر چونکہ قرآن میں آ گیا اس لیے دانت ہڈی ہے لیکن اس کے باوجود اس میں قصاص آ جائے گا، باقی کسی ہڈی کے اندر قصاص نہیں ہے۔
وَفِي كُلِّ شَجَّةٍ يُمْكِنُ فِيهَا الْمُمَاثَلَةُ الْقِصَاصُ۔ یاد رکھیے زخم دو قسم پر ہیں: کچھ وہ زخم ہیں جن کو شَجَّةٌ کہتے ہیں جو کتاب میں آ رہا ہے، اور بعض زخم ہیں ان کو جِرَاحَةٌ کہتے ہیں بھئی۔ یاد رکھیے شَجَّةٌ وہ زخم ہے جو چہرے یا سر پر لگایا جائے بھئی۔ سر اور چہرے پر جو زخم ہے اسے شَجَّةٌ کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو باقی زخم ہیں وہ جِرَاحَةٌ کہلاتے ہیں۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ معنی سمجھ میں آیا؟ شَجَّةٌ کس کو کہتے ہیں؟ وہ زخم جو سر یا چہرے میں ہو بھئی، اور اس کے علاوہ باقی جگہ زخم ہو اس کو کیا کہتے ہیں؟ جِرَاحَةٌ بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَفِي كُلِّ شَجَّةٍ يُمْكِنُ فِيهَا الْمُمَاثَلَةُ الْقِصَاصُ اور سر اور چہرے کے ہر ایسے زخم میں يُمْكِنُ فِيهَا الْمُمَاثَلَةُ جس میں مماثلت ممکن ہو یعنی جس میں برابری ممکن ہو، برابری ہو سکے، اس میں الْقِصَاصُ کیا ہے؟ ہر ایسے زخم میں قصاص ہے۔ وَلَا قِصَاصَ فِي عَظْمٍ، اور ہڈی میں قصاص نہیں ہے بھئی، عَظْمٌ ہڈی کو کہتے ہیں بھئی، کیونکہ وہاں پر برابری نہیں ہو سکتی کہ بالکل اسی کی طرح اس کی بھی ہڈی ٹوٹے بھئی۔ تو وَلَا قِصَاصَ فِي عَظْمٍ ہڈی میں قصاص نہیں ہے إِلَّا فِي السِّنِّ مگر دانت میں بھئی، کیونکہ دانت کا ذکر قرآن میں اللہ نے فرمایا ہے بھئی۔
وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ النَّفْسِ شِبْهُ عَمْدٍ، وَإِنَّمَا هُوَ عَمْدٌ أَوْ خَطَأٌ۔ بھئی یہاں سے یہ بتلا رہے ہیں کہ نفس کے اندر تو ہم نے چار پانچ قسمیں بتا دیں بھئی کہ قتلِ عمد ہوگا، کبھی شبہِ عمد ہوگا، کبھی خطا ہوگا، کبھی جاری مجرائے خطا وغیرہ بھئی۔ لیکن اعضاء کے اندر یہ تفصیل نہیں ہے، اعضاء میں دو قسم کے جرم ہیں: یا عَمْدًا ہوگا یا خَطَأً ہوگا بس بھئی۔ یہاں شبہِ عمد وغیرہ نہیں۔ اعضاء میں صرف کتنے قسم کا جرم ہے؟ دو قسم پر: یا پھر کیا ہوگا؟ عَمْدًا، جس کے اندر برابری ہو سکے تو قصاص آئے گا، برابری نہ ہو سکے تو قصاص نہیں۔ اور خَطَأً ہو تو پھر تو قصاص نہیں آتا مولانا، پھر تو مال ہی آیا کرتا ہے بھئی۔ تفصیل آ جائے گی کس عضو میں کتنا مال آئے گا مولانا، اگلا باب اسی بارے میں ہے بھئی۔
تو کہتے ہیں: وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ النَّفْسِ شِبْهُ عَمْدٍ اور نہیں ہے نفس سے کم میں یا نفس کے علاوہ میں شِبْهُ عَمْدٍ شبہِ عمد نہیں ہے، وَإِنَّمَا هُوَ عَمْدٌ أَوْ خَطَأٌ وہ تو عمد یا خطا ہی ہے، وہاں دو ہی صورتیں ہیں یا عمداً ہوگا یا خطأً ہوگا۔ بھئی قتل کے اندر ہم نے شبہِ عمد بنایا تھا، وجہ یہ ہے مولانا کہ ایک آدمی دوسرے کو قتل کرتا ہے، اب قتل کرتا ہے تو دو صورتیں ہیں: یا تو آلۂ قتل کے ذریعے قتل کرے گا یا کسی اور چیز کے ذریعے قتل کرے گا۔ اب اتنا تو پتہ لگ گیا اس آدمی نے اس کو قتل کیا ہے، لیکن پتہ نہیں اس کا ارادہ بھی قتل کا تھا یا ارادہ قتل کا نہیں تھا، یہ پتہ لگ سکتا ہے؟ نہیں۔ ارادہ تو دل کی ایک بات ہے جسے اللہ تو جانتے ہیں اور کوئی اس پر مطلع نہیں ہو سکتا۔ تو لہٰذا مجبوراً وہاں ہمیں پھر کیا کرنا پڑا؟ اسلحے کی قید لگانا پڑی۔ اسلحے سے مارا ہے تو معلوم ہوا اس کا ارادہ ہی کس چیز کا تھا؟ قتل کا تھا، اب قصاص آئے گا۔ اگر اسلحے کے بجائے لاٹھی سے مارا ہے، اب پتہ نہیں اس کا ارادہ قتل ہی کا تھا یا صرف پٹائی کر رہا تھا اور وہ مر گیا، تو شبہِ عمد آیا مولانا، شبہ آ گیا اور اس کی وجہ سے قصاص پھر نہیں آیا کرتا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو وہاں پر قتل تو ہے ہی ہے لیکن یہ پتہ نہیں کہ اس کا ارادہ قتل کا ہے یا قتل کا نہیں، تو وہاں ہمیں مجبوراً پھر قسمیں بنانا پڑیں: ایک عمد اور ایک شبہِ عمد۔ کس چیز کے ذریعے مارا ہے اس سے پتہ لگ جائے گا: اگر اسلحے سے مارا اب ہم کہیں گے معلوم ہوا اس کا ارادہ ہی کیا تھا؟ قتل کرنے کا، لہٰذا اس سے قصاص لیا جائے گا۔ اور اگر اس نے لاٹھی سے مارا ہے اب پتہ نہیں، شبہ آ گیا کہ اس کا ارادہ قتل ہی کا تھا یا قتل کا نہیں، اس پر کوئی مطلع نہیں، یہ تو دل کی ایک بات ہے بھئی۔ جبکہ یہاں پر ایسا نہیں ہے مولانا، یہاں پر صرف کیا ہے؟ عمد ہے یا خطا ہے بھئی۔
وَلَا قِصَاصَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ فِيمَا دُونَ النَّفْسِ۔ اچھا بھئی یہ بات یاد رکھنا کہ عورت کی دیت مرد سے نصف ہے بالاجماع بھئی، تقریباً تمام امت کا اس پر اجماع ہے۔ مرد کو کسی نے غلطی سے قتل کیا تو سو اونٹ دینے پڑیں گے، لیکن عورت کو کسی نے غلطی سے قتل کیا تو اس صورت میں نصفِ دیت ہے، پچاس اونٹ دینے پڑیں گے بھئی۔ اس پر تقریباً ساری امت کا اجماع ہے بھئی۔ ہاں قتلِ عمد ہو تو مرد کے بدلے بھی دوسرے کو قتل کیا جائے گا، عورت کے بدلے بھی دوسرے کو کیا کیا جائے گا؟ قتل۔ لیکن بات ہو رہی ہے دیت کی بھئی: اگر غلطی سے قتل ہوا تو پھر اس صورت میں دیت آتی تھی، لیکن مرد کی دیت ہے سو اونٹ تو عورت کی کتنی ہے؟ پچاس، نصف ہے بھئی، نصفِ دیت ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟
تو کہتے ہیں: وَلَا قِصَاصَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ فِيمَا دُونَ النَّفْسِ اور قصاص نہیں ہے مرد اور عورت کے درمیان نفس سے کم کے اندر۔ بھئی نفس میں تو قصاص ہے، آدمی نے عورت کو قتل کیا ہے جان بوجھ کر ارادے کے ساتھ اسلحے کے ذریعے تو اس آدمی کو بھی کیا کیا جائے گا؟ قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ تو نفس کے اندر تو قصاص ہے لیکن نفس سے کم کے اندر قصاص نہیں۔ اس لیے کہ یاد رکھنا جو نفس سے کم ہیں اعضاء، اعضاء کے ساتھ مال والا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ اعضاء کے ساتھ کس کا برتاؤ کیا جاتا ہے؟ مال والا، یعنی ان کو مال سمجھا جاتا ہے، مال کی طرح کا ان کے ساتھ برتاؤ ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اور جب مال والا برتاؤ کیا جاتا ہے تو ایک آدمی نے ایک عورت کا ہاتھ جوڑ سے کاٹ دیا۔ بھئی آدمی نے آدمی کا ہاتھ جوڑ سے کاٹا تو اس کاٹنے والے کے ہاتھ کو بھی کیا کیا جاتا ہے؟ کاٹا جاتا ہے، کیونکہ اس آدمی کے ہاتھ کی جتنی قیمت تھی مجرم کے ہاتھ کی بھی اتنی قیمت ہے۔ یاد رکھو ایک ہاتھ کی قیمت ہے پچاس اونٹ، دونوں ہاتھوں کی پھر وہی سو اونٹ ہیں مولانا۔ تو جس کے ہاتھ کو کاٹا گیا کتنی قیمت تھی اس ہاتھ کی؟ پچاس اونٹ۔ بھئی غلطی سے کاٹا اب قصاص تو نہیں آئے گا، تو پچاس اونٹ اس کو دینے پڑیں گے، اور کس کو دے گا؟ جس کا ہاتھ کاٹا ہے اس کو دینے پڑیں گے بھئی پچاس اونٹ۔
اب اگر کسی نے عورت کا ہاتھ کاٹ دیا اور جان بوجھ کر کاٹا، تو قصاص کے اندر اس آدمی کے ہاتھ کو نہیں کاٹا جائے گا۔ کیوں نہیں کاٹا جائے گا؟ اس لیے کہ برابری نہیں ہے۔ ہاتھ کی دیت نفس سے نصف ہوا کرتی ہے۔ نفس کی کتنی دیت تھی؟ سو اونٹ، تو آدمی کے ہاتھ کی کتنی دیت ہوئی؟ پچاس اونٹ۔ اور عورت کی کل دیت کتنی ہے؟ پچاس اونٹ، تو اس کے ایک ہاتھ کی کتنی ہوئی؟ پچیس اونٹ ہوئی۔ تو اب اگر عورت کا ہاتھ کاٹا ہے بدلے میں مرد کا بھی ہاتھ کاٹا جائے تو برابری ہوئی؟ نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ یہاں برابری نہیں، عورت کے ہاتھ کی قیمت پچیس اونٹ اور مرد کے ہاتھ کی قیمت پچاس اونٹ، تو برابری نہیں لہٰذا قصاص نہیں آئے گا بلکہ یہاں کیا دینا پڑے گا؟ وہی دیت یعنی ارش دینا پڑے گا پچیس اونٹ۔
تو کہتے ہیں: وَلَا قِصَاصَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ فِيمَا دُونَ النَّفْسِ اور قصاص نہیں ہے مرد اور عورت کے درمیان فِيمَا دُونَ النَّفْسِ کس میں؟ نفس سے کم میں بھئی یعنی اعضاء کے اندر یا نفس کے علاوہ میں، وَلَا بَيْنَ الْحُرِّ وَالْعَبْدِ اور اسی طرح نہیں ہے بھئی آزاد اور غلام کے درمیان۔ بھئی ایک آدمی ہے اس نے غلام کا ہاتھ کاٹ دیا، جان بوجھ کر کاٹا، جوڑ سے کاٹا، تو قصاص کے طور پر اس آدمی کے ہاتھ کو نہیں کاٹا جائے گا۔ کیوں؟ کیونکہ برابری نہیں بھئی۔ بھئی کیوں نہیں برابری؟ کہتے ہیں اس لیے کہ یہ جو آزاد ہے اس کے ہاتھ کی قیمت تو کتنی ہے؟ پچاس اونٹ ہے، اور غلام کے ہاتھ کی؟ بھئی غلام کی تو قیمتیں مختلف ہوا کرتی ہیں تو اس کے ہاتھ کی قیمت بھی مختلف، تو برابری آئی؟ برابری نہیں آئی لہٰذا یہاں نہیں کاٹا جائے گا۔
وَلَا بَيْنَ الْعَبْدَيْنِ، اور اسی طرح دو غلاموں کے درمیان بھی قصاص نہیں ہے۔ ایک غلام نے دوسرے غلام کے ہاتھ کو جوڑ سے کاٹا اور جان بوجھ کر کاٹا، آزاد ہوتے تو کیا آتا؟ قصاص، لیکن یہاں دونوں کیا ہیں؟ غلام، تو قصاص نہیں آئے گا۔ بھئی کیوں نہیں قصاص آئے گا، یہ بھی غلام ہے وہ بھی غلام ہے؟ کہتے ہیں بھئی برابری نہیں ہے، اس غلام کی قیمت الگ ہوگی اس غلام کی قیمت الگ، جب قیمت الگ ہے تو ہاتھوں کی قیمت بھی الگ الگ، برابری نہیں۔ مسئلہ سمجھ میں آ رہا ہے بھئی؟
وَيَجِبُ الْقِصَاصُ فِي الْأَطْرَافِ بَيْنَ الْمُسْلِمِ وَالْكَافِرِ، اور قصاص واجب ہے، أَطْرَافٌ کا کیا معنی ہے؟ اعضاء، اور قصاص واجب ہے فِي الْأَطْرَافِ اعضاء کے اندر بَيْنَ الْمُسْلِمِ وَالْكَافِرِ مسلمان اور کافر کے درمیان۔ بھئی کافر مسلمان کا ہاتھ کاٹے یا مسلمان کافر کا ہاتھ کاٹے بھئی، جوڑ سے کاٹا ہے، جان بوجھ کر کاٹا ہے، تو دوسرے کے ہاتھ کو بھی کیا کیا جائے گا؟ کاٹا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کیونکہ دونوں برابر ہیں ارش کے اندر بھئی۔
وَمَنْ قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ مِنْ نِصْفِ السَّاعِدِ أَوْ جَرَحَهُ جَائِفَةً فَبَرِئَ مِنْهَا فَلَا قِصَاصَ عَلَيْهِ۔ سَاعِدٌ کہتے ہیں یہ ہتھیلی سے لے کر کہنی تک جو ہاتھ کا حصہ ہے، یہ کلائی والا حصہ مولانا، یہ کیا کہلاتا ہے کہنی تک؟ سَاعِدٌ کہلاتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ تو اگر کسی نے کسی کا نصفِ ساعد سے، نصفِ کلائی سے کسی کا ہاتھ کاٹا، تو اب آپ بتائیے قصاص آئے گا یا نہیں آئے گا؟ نہیں آئے گا۔ نصفِ ساعد سے کاٹا ہے، کلائی کے درمیان سے، کیوں نہیں آئے گا قصاص؟ کیونکہ ہڈی آ گئی مولانا بیچ میں، ہڈی توڑی ہے اس نے اور ہڈی کے اندر تو قصاص نہیں کیونکہ برابری نہیں ہو سکتی۔
اسی طرح آگے جَائِفَةٌ کا لفظ آ رہا ہے، جائفہ۔ یاد رکھیے جَائِفَةٌ وہ زخم ہے جو سینے یا پیٹ یا کمر پر لگایا جائے جو اندر تک پہنچے جسم کے۔ ایسا زخم لگایا سینے پر یا پیٹ پر یا کمر پر جو کہاں تک پہنچ گیا؟ اندر تک، خوب گہرا زخم لگایا، اسے جَائِفَةٌ کہتے ہیں۔ اسی طرح اگر گردن میں ایسا زخم لگایا جو اندر اس خوراک کی نالی تک پہنچتا ہے تو یہ بھی کیا کہلاتا ہے؟ جَائِفَةٌ۔ سمجھ میں آیا؟ جو جوف تک پہنچ رہا ہے، اندر بھئی پیٹ تک۔ تو جائفہ کس زخم کو کہتے ہیں؟ جو اندر تک پہنچے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
تو دیکھیے کہتے ہیں: وَمَنْ قَطَعَ يَدَ رَجُلٍ اور جس نے کاٹا کسی آدمی کے ہاتھ کو مِنْ نِصْفِ السَّاعِدِ نصفِ کلائی سے، أَوْ جَرَحَهُ جَائِفَةً یا اسے زخم لگایا، زخمی کیا، کون سا زخم لگایا بھئی؟ جائفہ زخم لگایا، فَبَرِئَ مِنْهَا تو وہ اس سے ٹھیک ہو گیا۔ جائفہ زخم لگایا تھا لیکن وہ کیا ہوا؟ ٹھیک ہو گیا، فَلَا قِصَاصَ عَلَيْهِ تو اس پر قصاص نہیں ہے۔ بھئی ٹھیک ہے کلائی سے ہاتھ کاٹا وہاں تو قصاص نہیں آئے گا کیونکہ وہاں ہڈی ہے اور ہڈی کے اندر قصاص نہیں، یہ جائفہ کے اندر قصاص کیوں نہیں ہے؟ کہتے ہیں وجہ یہ ہے کہ یہ جو جائفہ زخم ہے عموماً اس میں آدمی بچتا نہیں ہے۔ ایسا زخم لگا دیا کہ جو اندر تک پہنچتا ہوا ہے، اس میں عموماً آدمی بچتا نہیں۔ اور یہ شخص ٹھیک ہو گیا، جس نے ایسا زخم لگایا تھا بچتا تو نہیں آدمی لیکن یہ کیا ہوا؟ ٹھیک ہو گیا، بچ گیا۔ اب اس شخص کے لیے ممکن نہیں ہے کہ ایسا جائفہ دوسرے کو بھی لگائے جس سے وہ ٹھیک ہو جائے، ہو سکتا ہے وہ تو اس سے کیا ہو جائے؟ مر ہی جائے، پتہ بھی کوئی نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اس لیے یہاں قصاص نہیں آئے گا۔ ہاں اور سزا، مال وغیرہ جو ہوگا وہ الگ بات ہے، بات چل رہی ہے صرف قصاص کی کہ قصاص نہیں آئے گا بھئی۔ تو کہتے ہیں: أَوْ جَرَحَهُ جَائِفَةً یا اسے زخم لگایا جائفہ فَبَرِئَ مِنْهَا وہ اس سے ٹھیک ہو گیا فَلَا قِصَاصَ عَلَيْهِ تو اس پر قصاص نہیں ہے۔
وَإِذَا كَانَتْ يَدُ الْمَقْطُوعِ صَحِيحَةً وَيَدُ الْقَاطِعِ شَلَّاءَ أَوْ نَاقِصَةَ الْأَصَابِعِ۔ صورت یہ ہے: ایک آدمی نے دوسرے کا ہاتھ کاٹا جوڑ سے، مثلاً اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا جوڑ سے۔ اب ہونا کیا چاہیے؟ کہ مجرم کے ہاتھ کو بھی کہاں سے کاٹا جائے؟ دائیں ہاتھ ہی کو کاٹا جائے گا اور کہاں سے کاٹا جائے گا؟ جوڑ سے۔ یاد رکھیے جو ہاتھ کاٹا ہے وہی ہاتھ اس کا بھی کاٹا جائے گا، یہ نہیں کہ دایاں اس کا کاٹا ہے تو اس کا بایاں کاٹ دو۔ اب ہوا یہ کہ جس کا ہاتھ کاٹا تھا وہ ہاتھ تو صحیح تھا، جو ہاتھ کٹا ہے وہ کس قسم کا تھا؟ صحیح، ٹھیک ٹھاک ہاتھ تھا۔ اور یہ جس نے ہاتھ کاٹا یعنی جو مجرم ہے، اس کا ہاتھ شل ہے، زیادہ حرکت اس میں ہے ہی نہیں، پہلے سے ہی بیماری اور مرض کی وجہ سے یہ ہاتھ ایسا ہو چکا ہے کہ یہ اس سے صحیح آدمی کی طرح کام نہیں لے سکتا بھئی، شل ہے مولانا۔ یا مولانا اس کی تین چار انگلیاں پہلے ہی کٹ چکی ہیں اس ہاتھ کی، تو یہ عیب والا ہاتھ ہے۔ اس کا تو صحیح ہاتھ کٹا اور اس کا اگر کاٹا جائے تو کس قسم کا ہاتھ کٹے گا؟ عیب والا ہاتھ کٹے گا۔ تو اب کیا کیا جائے؟
کہتے ہیں بھئی اب چونکہ برابری نہیں آ رہی لہٰذا وہ جو زخمی ہے اس کو اختیار دے دیں گے: چاہے تو تم کیا کرو؟ اس کا یہی عیب والا ہاتھ کاٹ دو، اور چاہے تو پورے ہاتھ کی جو دیت بنتی ہے وہ دیت لے لو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اس بیچارے کا تو زیادہ نقصان ہوا ہے، اگر اس کا عیب والا ہاتھ کاٹیں گے تو اس کا اتنا نقصان ہوا؟ نہیں، اس کا تو یہ ہاتھ پہلے ہی صحیح طرح کام نہیں کرتا، تو برابری نہیں آ رہی۔ لہٰذا اب اس کو اختیار دے دیں گے بھئی جس کا ہاتھ کٹا ہے کہ وہ کیا کرے؟ چاہے تو یہی ہاتھ کٹوا دے اس کا بھی، اسی پر راضی ہو جائے، اور چاہے تو کیا کرے؟ ہاتھ چھوڑ دے اور پورے ہاتھ کی جو دیت اور جو ارش آتا ہے وہ کیا کر لے؟ لے لے بھئی۔ دیت کس کو کہتے تھے؟ میں نے کیا بتلایا؟ نفس کے اندر جو مال بدل آتا ہے وہ کیا کہلاتا ہے؟ دیت، اور نفس سے کم کے اندر جو آئے وہ کیا کہلاتا ہے؟ ارش بھئی۔ لیکن کبھی ارش کو بھی دیت کہہ دیتے ہیں مجازاً بھئی۔
تو کہتے ہیں: وَإِذَا كَانَتْ يَدُ الْمَقْطُوعِ صَحِيحَةً جب مقطوع کا ہاتھ جو ہے وہ صحیح تھا وَيَدُ الْقَاطِعِ شَلَّاءَ اور قاطع یعنی کاٹنے والے کا ہاتھ شل ہے، یعنی اس میں زیادہ حرکت نہیں۔ بالکل شل نہیں مولانا یاد رکھنا، بالکل ہی شل ہے اس کا ہاتھ پھر تو قصاص آئے گا ہی نہیں، یہاں تو اس کا پہلے ہی بیکار ہے، قصاص کا کوئی فائدہ ہوگا؟ نہیں۔ تو شل سے مراد یہ ہے کہ کچھ نہ کچھ اس سے فائدہ وہ لیتا ہو، کچھ نہ کچھ اس میں حرکت ہو بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَإِذَا كَانَتْ يَدُ الْمَقْطُوعِ صَحِيحَةً وہ شخص جس کا ہاتھ کاٹا گیا ہے اگر وہ ہاتھ اس کا صحیح تھا وَيَدُ الْقَاطِعِ شَلَّاءَ اور کاٹنے والے کا ہاتھ شل ہے أَوْ نَاقِصَةَ الْأَصَابِعِ یا اس کی انگلیاں ناقص ہیں یعنی کم ہیں، پہلے ہی کیا ہو چکی ہیں؟ کٹ چکی ہیں یا ہیں ہی نہیں سرے سے، ایک دو انگلیاں ہیں ہاتھ میں، فَالْمَقْطُوعُ بِالْخِيَارِ تو مقطوع یعنی جس کا ہاتھ کاٹا گیا ہے اس کو اختیار ہے: إِنْ شَاءَ قَطَعَ الْيَدَ الْمَعِيبَةَ چاہے تو کاٹ دے یہی عیب والے ہاتھ کو وَلَا شَيْءَ لَهُ غَيْرُهَا اور اس کے لیے اور کوئی چیز نہیں ہے اس کے علاوہ بھئی، وَإِنْ شَاءَ أَخَذَ الْأَرْشَ كَامِلًا اور اگر چاہے تو کیا کرے؟ ارش لے لے پورا بھئی یعنی پورا ضمان لے لے، پورا تاوان لے لے۔
وَمَنْ شَجَّ رَجُلًا فَاسْتَوْعَبَتِ الشَّجَّةُ مَا بَيْنَ قَرْنَيْهِ۔ بھئی صورتِ مسئلہ یہ ہے: سر اور چہرے کا زخم جو ہے اس سے انسان کا حسن ختم ہو جاتا ہے۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ اب یہاں پر ایک آدمی نے دوسرے کو زخم لگایا، اور زخم بھی کیسا لگایا کہ سر کے ایک طرف سے شروع ہوتا ہے دوسری طرف وہ زخم پہنچتا ہے بھئی۔ زخم کہاں سے شروع ہو رہا ہے؟ ایک طرف سے یعنی دائیں طرف سے شروع ہوتا ہے اور بائیں طرف وہ زخم پہنچ رہا ہے بھئی، اتنا بڑا لمبا زخم لگا دیا۔ اور اب اتنا ہی زخم اگر وہ مجرم کو لگایا جائے، قصاص آ رہا ہے، لیکن اس کو اتنا ہی زخم لگایا جائے، اتنا ہی لمبا چوڑا زخم، تو وہ اس کے سر کے دونوں جانب نہیں پہنچتا۔ معلوم ہوا مجرم کا سر بڑا ہے، دوسرے کا سر ذرا چھوٹا تھا اور مجرم کا سر بڑا ہے۔ اب اس کو جو زخم لگایا وہ تو سر کے دونوں جانب ہے، اس میں تو بہت زیادہ عیب ہے مولانا، ایک جانب ہوتا تو تھوڑا عیب تھا، دونوں جانب زخم پہنچ رہا ہے تو عیب زیادہ۔ اور یہ جو مجرم ہے اس کے سر پر اسی طرح وہی زخم لگایا جائے، اس کا سر بڑا ہے تو دوسری طرف وہ زخم نہیں پہنچتا، تو گویا تقریباً ایک ہی جانب اس کی عیب والی ہو جاتی ہے دوسری طرف وہ نشان نہیں پہنچتا۔ اب کیا کیا جائے؟ کہتے ہیں بھئی پھر وہی اختیار دے دیں گے اسے: چاہے تو کیا کرو؟ اتنا ہی زخم لگا دو، جس طرف سے شروع کرنا چاہو شروع کر دو، دوسری طرف جہاں تک پہنچتا ہے اتنا لگا دو بس بھئی، اسی کے برابر لگاؤ اس سے زیادہ نہیں لگانا۔ تو چاہے تو اتنا زخم لگا دو اور چاہے تو کیا کرو؟ پورا ارش لے لو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
جی تو کہتے ہیں: وَمَنْ شَجَّ رَجُلًا اور جس نے زخم لگایا کسی آدمی کو، اور شَجٌّ کس کو کہتے تھے بھئی؟ سر اور چہرے کے زخم یعنی یہاں مراد سر ہے، سر پہ زخم لگایا، فَاسْتَوْعَبَتِ الشَّجَّةُ مَا بَيْنَ قَرْنَيْهِ، اِسْتَوْعَبَ يَسْتَوْعِبُ اِسْتِيعَابٌ کا معنی ہے گھیر لینا، پس گھیر لیا اس زخم نے مَا بَيْنَ قَرْنَيْهِ اس کے سر کی دونوں جانبوں کو۔ قَرْنَيْهِ اصل میں کیا تھا؟ تثنیہ ہے قَرْنَيْنِهِ، نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، قَرْنَيْهِ رہ گیا۔ قَرْنٌ اصل میں کہتے ہیں سینگ کو۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ جانور کا جو سینگ ہے۔ اور سینگ جیسے سر کے دو اطراف میں ہوتے ہیں تو سر کی طرف کو بھی کیا کہہ دیا کرتے ہیں؟ قَرْنٌ کہہ دیتے ہیں بھئی۔ تو کہتے ہیں: فَاسْتَوْعَبَتِ الشَّجَّةُ مَا بَيْنَ قَرْنَيْهِ تو گھیر لیا سر کے زخم نے سر کی دونوں جانبوں کو، وَهِيَ لَا تَسْتَوْعِبُ مَا بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّاجِّ اور یہ نہیں گھیرتا کس کو؟ مَا بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّاجِّ۔ شَاجٌّ وہ جس نے شجہ لگایا، سر کا زخم لگایا، آگے آ رہا ہے مَشْجُوجٌ جس کو سر کا زخم لگایا گیا۔ تو وَهِيَ لَا تَسْتَوْعِبُ اور یہ گھیرتا نہیں ہے مَا بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّاجِّ زخم لگانے والے کے سر کی دونوں جانبوں کو، اس کے درمیان جو سارا حصہ ہے اس کو یہ نہیں گھیرتا یعنی اس کو اگر اتنا ہی زخم لگایا جائے تو اس کو نہیں گھیرتا۔ تو اب دیکھو جس کے سر پہ زخم لگایا دونوں طرف پہنچا وہ تو بڑا عیب پیدا ہو گیا اس میں، اور جس سے اگر بدلہ اسی طریقے پر لیا جائے تو اس کے سر میں اتنا عیب نہیں آتا تو برابری نہیں۔ تو کہتے ہیں: فَالْمَشْجُوجُ بِالْخِيَارِ تو جس کو زخم لگایا گیا ہے اس کو اختیار ہے: إِنْ شَاءَ اقْتَصَّ بِمِقْدَارِ شَجَّتِهِ چاہے تو وہ قصاص لے لے اپنے سر کے زخم کی مقدار یعنی اتنا ہی زخم لگا دے، يَبْتَدِئُ مِنْ أَيِّ الْجَانِبَيْنِ شَاءَ ابتدا کرے جس جانب سے بھی وہ چاہے، دونوں جانبین میں سے دائیں طرف یا بائیں طرف جس طرف سے بھی چاہتا ہے ابتدا کر دے اور اتنا ہی زخم لگا دے جہاں تک بھی وہ پہنچتا ہے اسی کے برابر بھئی، وَإِنْ شَاءَ أَخَذَ الْأَرْشَ كَامِلًا اور چاہے تو ارش لے لے کامل طور پر یعنی پورا کا پورا ارش لے لے۔
وَلَا قِصَاصَ فِي اللِّسَانِ۔ زبان کے اندر قصاص نہیں ہے۔ ایک آدمی نے دوسرے کی زبان کاٹی، اب جس کی زبان کاٹی گئی ہے یہ دوسرے سے قصاص نہیں لے سکتا۔ کیوں؟ کہتے ہیں اس لیے کہ برابری نہیں ہو سکتی بھئی۔ زبان میں دیکھو، زبان اس وقت منہ میں ہے، سکڑی ہوئی ہے چھوٹی، آپ زبان باہر نکالیں بھئی کتنی لمبی ہو گئی زبان! تو زبان کبھی سکڑتی ہے اور کبھی پھیلتی ہے، تو اس میں برابری نہیں ہو سکتی۔ تو کہتے ہیں: وَلَا قِصَاصَ فِي اللِّسَانِ لسان کے اندر قصاص نہیں ہے، وَلَا فِي الذَّكَرِ ذکر میں بھی نہیں ہے مولانا، اس میں بھی یہی علت ہے، إِلَّا أَنْ يَقْطَعَ الْحَشَفَةَ مگر یہ کہ حشفے کو کاٹ دے۔ ذکر کے اگلے حصے کو کاٹ دے تو اس صورت میں قصاص آئے گا کیونکہ مقام معلوم ہے، برابری ہو سکتی ہے۔
وَإِذَا صَالَحَ الْقَاتِلُ أَوْلِيَاءَ الْمَقْتُولِ، جب صلح کر لی قاتل نے مقتول کے اولیاء کے ساتھ عَلَى مَالٍ کسی مال پر، سَقَطَ الْقِصَاصُ تو قصاص کیا ہو جائے گا؟ ساقط ہو جائے گا۔ ایک دفعہ صلح کر لی مولانا بس قصاص کیا ہو گیا؟ ساقط ہو گیا، اب دوبارہ نہیں آئے گا، وَوَجَبَ الْمَالُ اور مال واجب ہو جائے گا قَلِيلًا كَانَ أَوْ كَثِيرًا چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ ہو مولانا۔ تو یہاں دیکھیے صلح ساروں نے کی ہے۔ اگلے مسئلے میں بتلائیں گے کہ اگر ایک صلح کر لیتا ہے یا کوئی ایک کیا کر لیتا ہے؟ معاف کر دیتا ہے۔ اس مسئلے میں تو کیا تھا؟ مقتول کے سارے اولیاء نے کیا کر لی؟ صلح، تو بس قصاص ختم اور وہ جو مال جس پر صلح ہوئی ہے وہ واجب ہو گیا، وہ اب دینا پڑے گا قاتل کو بھئی۔
لیکن آگے بتائیں گے اگر مقتول کے اولیاء میں سے، مثلاً ایک آدمی کو کیا کیا کسی نے؟ قتل کر دیا، اس کے چار بیٹے ہیں، ان چار میں سے کیا کیا ایک نے؟ معاف کر دیا یا اپنے حصے پر صلح کر لی۔ بھئی ساروں کی طرف سے تو وہ صلح نہیں کر سکتا، ساروں کی تو رضامندی ضروری ہے، وہ صرف کیا کر رہا ہے؟ ایک آدمی صلح کر رہا ہے یا ایک آدمی معاف کر رہا ہے۔ بس مولانا، ایک بھی معاف کر دے ان میں سے تو قصاص کیا ہو جائے گا؟ ساقط۔ یا ایک بھی صلح کر لے، کچھ مال لے لے تو قصاص خود بخود کیا ہو جائے گا؟ ساقط، اس لیے کہ قصاص میں تقسیم نہیں، تجزی نہیں ہو سکتی کہ کچھ کے لیے قصاص نہ ہو اور کچھ کے لیے قصاص ہو، یا بعضِ قصاص لیا جائے اور بعضِ قصاص کو چھوڑ دیا جائے۔ یہ ہو سکتا ہے بھئی کچھ قصاص لے لیں کچھ نہ لیں؟ نہیں۔ قصاص میں تقسیم، حصے نہیں ہو سکتے۔ قصاص میں تو ہلاک کیا جائے گا اس شخص کو، روح نکلے گی اور روح تقسیم نہیں ہو سکتی کہ کچھ روح نکلے اور کچھ روح نہ نکلے بھئی۔
تو جب ایک نے معاف کر دیا یا ایک نے اپنے حصے پر صلح کر لی تو باقیوں کا حق بھی قصاص کے اندر ختم، قصاص ساقط ہو جائے گا۔ اب ایک نے تو کیا کر دیا؟ معاف کر دیا، یا ایک نے تو اپنے حصے کے عوض کیا لے لیا؟ صلح کر لی، مال لے لیا۔ ایک کیا کر دیتا ہے؟ معاف کر دیتا ہے یا کسی مال پر صلح کر لیتا ہے، تو باقیوں نے تو معاف نہیں کیا، باقیوں نے تو مال پر صلح نہیں کی، تو دیت میں ان کا جتنا حصہ بنتا ہے وہ ان کو دے دیا جائے گا اب بھئی۔ ایک جان کی کتنی قیمت ہے بھئی؟ سو اونٹ، اور یہ کل کتنے تھے اولیائے مقتول؟ چار۔ چار میں سے ایک نے معاف کر دیا ہے یا اپنے حصے کے عوض کچھ مال لے لیا ہے، تو باقی تین رہ گئے۔ تو ایک جان کی قیمت ہے سو اونٹ، اب قصاص تو نہیں لے سکتے لیکن چار آدمی تھے تو دیت کے چار حصے کریں گے بھئی۔ کتنے حصے؟ چار۔ ایک کیا کر چکا؟ معاف کر چکا ہے یا کچھ مال لے چکا ہے، باقی کتنے حصے رہ گئے؟ تین حصے، یعنی پچھتر اونٹ ان کو دے دیے جائیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
تو کہتے ہیں: فَإِنْ عَفَا أَحَدُ الشُّرَكَاءِ مِنَ الدَّمِ پس اگر معاف کر دیا شریکوں میں سے کسی ایک نے خون میں سے، أَوْ صَالَحَ مِنْ نَصِيبِهِ عَلَى عِوَضٍ یا صلح کر لی اپنے حصے پر کسی عوض پر، سَقَطَ حَقُّ الْبَاقِينَ مِنَ الْقِصَاصِ تو باقیوں کا حق بھی ساقط ہو جائے گا قصاص میں، وَكَانَ لَهُمْ نَصِيبُهُمْ مِنَ الدِّيَةِ اور ان کے لیے ان کا حصہ ہوگا دیت میں سے۔ صورت اچھی طرح سمجھ میں آ گئی؟
وَإِذَا قَتَلَ جَمَاعَةٌ وَاحِدًا عَمْدًا اقْتُصَّ مِنْ جَمِيعِهِمْ۔ صورت یہ ہے بھئی: کئی آدمیوں نے مل کر ایک آدمی کو قتل کیا، تو اب کیا کیا جائے بھئی؟ تو یاد رکھیے جتنے قتل میں شریک تھے ان ساروں کو بدلے میں قتل کیا جائے گا بھئی۔ یہ سارے کیا تھے؟ قتل میں شریک، لہٰذا ان سب کو بھی قتل کیا جائے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں صنعاء کے سات آدمیوں نے ایک آدمی کو قتل کیا تھا، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان ساتوں کے ساتوں کو کیا کروایا؟ قتل کروایا قصاص کے اندر بھئی، اور فرمایا اگر سارے صنعاء والے بھی اس قتل کے اندر شریک ہوتے میں ساروں کو کیا کر دیتا؟ قتل کروا دیتا۔ تو کہتے ہیں: وَإِذَا قَتَلَ جَمَاعَةٌ جب قتل کیا کسی جماعت نے وَاحِدًا کسی ایک آدمی کو عَمْدًا جان بوجھ کر، اقْتُصَّ مِنْ جَمِيعِهِمْ تو قصاص لیا جائے گا ان سب سے۔
وَإِذَا قَتَلَ وَاحِدٌ جَمَاعَةً۔ اس کا عکس کریں مولانا: پہلے قاتل کئی تھے مقتول ایک تھا، اب قاتل ایک ہے اور مقتول کئی، ایک آدمی کئی آدمیوں کو قتل کر دیتا ہے۔ تو کہتے ہیں: وَإِذَا قَتَلَ وَاحِدٌ جَمَاعَةً جب قتل کیا ایک آدمی نے کسی پوری جماعت کو، فَحَضَرَ أَوْلِيَاءُ الْمَقْتُولِينَ تو مقتولین کے جو اولیاء ہیں وہ حاضر ہوئے، قُتِلَ لِجَمَاعَتِهِمْ تو اس قاتل کو قتل کیا جائے گا ان کی اس پوری جماعت کے لیے، یعنی بدلے میں اس کو بھی کیا کیا جائے گا؟ قتل کیا جائے گا، وَلَا شَيْءَ لَهُمْ غَيْرَ ذَلِكَ اور ان کے لیے اور کوئی چیز نہیں ہوگی اس کے علاوہ، یعنی اس کو بھی قتل کیا بس اور کچھ نہیں بھئی۔
فَإِنْ حَضَرَ وَاحِدٌ مِنْهُمْ قُتِلَ لَهُ۔ اچھا بھئی اس نے تو پانچ چھ کو قتل کیا تھا، ان میں سے ایک کے اولیاء آئے اور انہوں نے کہا کہ اس سے قصاص ہمیں دلوایا جائے، اور قصاص دلوایا گیا، ثابت ہو گیا اور اس قاتل کو بھی قصاص میں کیا کر دیا گیا؟ قتل کر دیا گیا۔ اب باقی بعد میں پہنچے کہ بھئی ہمارا بھی تو حق تھا، ہمارے لیے بھی قصاص ہونا چاہیے تھا! تو کہتے ہیں بھئی اس شخص کی ایک ہی جان تھی، جان جا چکی، اب باقیوں کا حق کیا ہو گیا؟ ساقط ہو گیا، اب یہ نہیں کہ وہ کہیں ہمیں دیت دلوائی جائے بھئی۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ تو یہ معنی ہے: فَإِنْ حَضَرَ وَاحِدٌ مِنْهُمْ پس اگر ان مقتولین کے اولیاء میں سے کوئی ایک حاضر ہوا قُتِلَ لَهُ تو اس کے لیے اس کو قتل کیا جائے گا وَسَقَطَ حَقُّ الْبَاقِينَ اور باقیوں کا حق کیا ہو جائے گا؟ ساقط ہو جائے گا۔
وَمَنْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْقِصَاصُ فَمَاتَ سَقَطَ عَنْهُ الْقِصَاصُ۔ ایک آدمی تھا اس نے دوسرے آدمی کو قتل کیا اور اس پر قصاص آیا مولانا، لیکن ابھی اس سے قصاص نہیں لیا گیا تھا کہ پہلے ہی یہ مر گیا خود بخود۔ کیا ہوا؟ یہ قاتل پہلے ہی مر گیا۔ کہتے ہیں بس مولانا قصاص ساقط، کیونکہ اب محل ہی نہ رہا، اب کس سے قصاص لیا جائے گا بھئی؟ قاتل خود ہی مر چکا۔ تو کہتے ہیں: وَمَنْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْقِصَاصُ اور وہ شخص جس پر قصاص ثابت ہو گیا فَمَاتَ پس وہ مر گیا سَقَطَ عَنْهُ الْقِصَاصُ تو قصاص اس سے ساقط ہو جائے گا۔
وَإِذَا قَطَعَ رَجُلَانِ يَدَ رَجُلٍ۔ صورت یہ ہے بھئی: قتل کے مسئلے میں تو آپ نے پڑھا جتنے آدمی بھی مل کر ایک آدمی کو قتل کریں ان ساروں کو کیا کیا جائے گا؟ قتل کیا جائے گا۔ لیکن اگر دو یا تین آدمیوں نے مل کر ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا، تینوں نے مل کر ایک تلوار پکڑی ہاتھ کے ساتھ اور مل کر کیا کیا؟ اس کے ہاتھ کو کاٹ دیا، تو اب کیا کیا جائے گا؟ کیا اب بدلے میں ان تینوں کے ہاتھ کو بھی کاٹا جائے گا؟ کہتے ہیں نہیں، تینوں کے ہاتھ کو نہیں کاٹا جائے گا، اس لیے کہ ادھر کٹا ہے ایک ہاتھ اور ادھر کتنے ہاتھ پھر کٹ جائیں گے؟ تین ہاتھ، اور اعضاء کے ساتھ کس چیز کا برتاؤ کیا جاتا ہے؟ مال والا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ تو اس کا جو ہاتھ کٹا اس کی قیمت کتنی تھی؟ پچاس اونٹ، اور ان کے تین ہاتھ کٹیں گے ان کی کتنی قیمت ہوگی؟ ڈیڑھ سو اونٹ بھئی! تو برابری آئی؟ برابری نہیں آئے گی۔ لہٰذا یہاں پر اب دیت آ جائے گی، تینوں کو مل کر ہاتھ کی دیت دینا پڑے گی، اور ہاتھ کی دیت کتنی ہے؟ پچاس اونٹ، تو تینوں مل کر بھئی ہر ایک پر پچاس اونٹوں کا ثلث ثلث آ جائے گا۔ اور اگر دو تھے کاٹنے والے تو کتنا آ جائے گا؟ پچیس پچیس اونٹ، یعنی نصفِ دیت آ جائے گی ہاتھ کی۔
وَإِذَا قَطَعَ رَجُلَانِ يَدَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، اور جب ہاتھ کاٹا دو آدمیوں نے کسی ایک آدمی کا، فَلَا قِصَاصَ عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا تو ان میں سے ہر ایک پر قصاص نہیں ہے، وَعَلَيْهِمَا نِصْفُ الدِّيَةِ اور ان دونوں پر نصفِ دیت ہے۔ بھئی دیت تو انسان کی کتنی ہے؟ سو اونٹ، تو ہاتھ کی کتنی قیمت ہے؟ نصفِ دیت، تو دونوں پر کتنی آ جائے گی؟ نصفِ دیت یعنی پچاس اونٹ آ جائیں گے اور پچیس پچیس دونوں پر۔
وَإِنْ قَطَعَ وَاحِدٌ يَمِينَيْ رَجُلَيْنِ فَحَضَرَا فَلَهُمَا أَنْ يَقْطَعَا يَدَهُ وَيَأْخُذَا مِنْهُ نِصْفَ الدِّيَةِ يَقْتَسِمَانِهَا نِصْفَيْنِ۔ ایک آدمی نے دو آدمیوں کے دائیں ہاتھ کاٹ دیے بھئی۔ ایک آدمی نے ایک کا بھی دایاں ہاتھ کاٹا دوسرے کا بھی دایاں ہاتھ کاٹا۔ تو مجرم نے دو آدمیوں کے ہاتھ کاٹے ہیں اور دونوں کے دائیں ہاتھ کاٹے ہیں۔ اب کیا کیا جائے گا؟ کیا اس کا ایک ہاتھ دایاں کاٹ دیا جائے کافی ہے؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، یہ اعضاء ہیں اور اعضاء کے ساتھ کس چیز کا برتاؤ کیا جاتا ہے؟ مال والا۔ تو اس نے کتنے ہاتھ کاٹے؟ دو ہاتھ، اور ہر ایک کی قیمت نصفِ دیت ہے یعنی پچاس اونٹ۔ تو لہٰذا اب یوں کیا جائے گا: دونوں حاضر ہو گئے، جن کے ہاتھ کاٹے گئے ہیں وہ دونوں آئے کہ ہمیں قصاص دلایا جائے، اس کا بھی دایاں ہاتھ کاٹا جائے، تو اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیں گے۔ دایاں ہاتھ کاٹ دیا یہ تو ایک کا بدلہ بن گیا، اور ابھی ایک کا باقی ہے، تو اس کو نصفِ دیت یعنی پچاس اونٹ بھی دینے پڑیں گے۔ اور قصاص لیتے وقت جن کے ہاتھ کاٹے گئے تھے وہ دونوں حاضر تھے یا ایک حاضر تھا؟ دونوں حاضر تھے، تو قصاص میں دونوں کا حصہ آ گیا، تو اب جو نصفِ دیت یعنی پچاس اونٹ لیے جائیں گے اس میں بھی دونوں کا حصہ آ جائے گا: پچیس اونٹ ایک کو دے دیں گے پچیس دوسرے کو۔
لیکن آگے بتائیں گے اگر اس کے برعکس ہوا: ایک آدمی نے دو آدمیوں کے دائیں ہاتھ کاٹے تھے اور قصاص کے وقت صرف ایک آیا، ایک نے آ کر کہا اس نے میرا دایاں ہاتھ کاٹا ہے اس کا بھی دایاں ہاتھ کاٹا جائے، ثابت ہو گیا گواہوں کے ذریعے اور اس ایک کے لیے اس کے دائیں ہاتھ کو کیا کر دیا گیا؟ کاٹ دیا گیا۔ تو اس ایک نے اپنا حصہ پورا وصول کر لیا۔ بعد میں وہ دوسرا آیا، اس نے کہا میرا بھی ہاتھ کاٹا ہے اس نے دایاں ہاتھ! تو اب اس کا تو دایاں ہاتھ پہلے ہی کٹ چکا ہے، اب تو کیا لیا جائے گا؟ نصفِ دیت لی جائے گی کیونکہ ہاتھ کی قیمت کتنی ہے؟ نصفِ دیت۔ اور نصفِ دیت اب ساری کی ساری دوسرے آدمی کی ہوگی کیونکہ پہلا اپنا حصہ لے چکا، اپنا بدلہ لے چکا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں: وَإِنْ قَطَعَ وَاحِدٌ يَمِينَيْ رَجُلَيْنِ اگر کاٹا کسی ایک آدمی نے يَمِينَيْ رَجُلَيْنِ، اصل میں کیا تھا؟ يَمِينَيْنِ، نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، اگر کاٹا کسی ایک آدمی نے دو آدمیوں کے دو دائیں ہاتھ کاٹ دیے فَحَضَرَا پس دونوں حاضر ہوئے فَلَهُمَا أَنْ يَقْطَعَا يَدَهُ پس ان دونوں کے لیے جائز ہے کہ وہ کاٹیں اس کے ہاتھ کو وَيَأْخُذَا مِنْهُ نِصْفَ الدِّيَةِ اور دونوں لے لیں اس سے نصفِ دیت کو يَقْتَسِمَانِهَا نِصْفَيْنِ اور اسے تقسیم کر لیں آدھا آدھا۔ دونوں کے لیے جائز ہے کہ کیا کریں؟ ہاتھ بھی کاٹیں اور نصفِ دیت بھی لے لیں۔ فَإِنْ حَضَرَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا اگر دونوں میں سے کوئی ایک حاضر ہوا فَقَطَعَ يَدَهُ اس نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، تو ایک نے اپنا بدلہ لے لیا، فَلِلْآخَرِ عَلَيْهِ نِصْفُ الدِّيَةِ تو دوسرے کے لیے اس پر کتنی آئے گی؟ نصفِ دیت آئے گی۔
وَإِذَا أَقَرَّ الْعَبْدُ بِقَتْلِ الْعَمْدِ لَزِمَهُ الْقَوَدُ۔ ایک غلام نے اقرار کیا کہ میں نے فلاں شخص کو جان بوجھ کر قتل کیا تھا بھئی۔ کیا کیا؟ اقرار کیا مولانا۔ بھئی غلام مال کا اقرار کرے وہ تو معتبر نہیں کیونکہ غلام پر جو مال آئے گا دراصل وہ کس پر آ جاتا ہے؟ آقا پر۔ تو غلام مال کا اقرار کرے اس کا اعتبار آقا کے حق میں نہیں ہے مولانا، تو آقا پر وہ مال واجب نہیں ہوگا۔ ہاں اس غلام کی آزادی کے بعد اس کے حق میں معتبر ہے، اگر یہ غلام آزاد ہو گیا کبھی تو پھر اس کو جو اس نے اقرار کیا تھا وہ مال دینا پڑے گا کیونکہ اس نے خود اپنے منہ سے کیا کیا تھا؟ اقرار کیا تھا۔ تو اس کی آزادی کا انتظار کیا جائے گا۔ لیکن اگر کوئی غلام اقرار کرتا ہے قتلِ عمد کا، اب آزادی کا بھی انتظار نہیں کیا جائے گا بلکہ اس سے کیا لے لیا جائے گا فوراً؟ قصاص بھئی، اگر مقتول کے اولیاء چاہتے ہیں تو اس سے فوراً قصاص لے سکتے ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَإِذَا أَقَرَّ الْعَبْدُ بِقَتْلِ الْعَمْدِ جب اقرار کر لے کوئی غلام قتلِ عمد کا، جان بوجھ کر قتل کا اقرار کر لے، لَزِمَهُ الْقَوَدُ تو اس پر کیا لازم ہو جائے گا؟ قصاص۔ قَوَدٌ کا کیا معنی میں نے بتلایا تھا؟ قصاص، تو اس پر قصاص لازم ہو جائے گا کیونکہ اس کا نقصان صرف اس کی اپنی جان کو ہے بھئی، اس کی اپنی جان جا رہی ہے تو لہٰذا اس کا اقرار معتبر ہے۔
وَمَنْ رَمَى رَجُلًا عَمْدًا۔ صورتِ مسئلہ یہ ہے بھئی: ایک آدمی نے دوسرے کو تیر مارا۔ تیر بھئی آلۂ قتل ہے۔ تو دوسرے کو تیر مارا، وہ تیر اس شخص کو لگا اور اتنی طاقت سے اس نے تیر مارا تھا کہ دوسرے کے جسم سے آر پار نکل گیا اور پیچھے کھڑے ہوئے ایک اور آدمی کو لگا اور وہ بھی مر گیا۔ دو آدمی مر گئے مولانا ایک تیر کی وجہ سے۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ اب کیا کریں گے؟ کہتے ہیں بھئی اب اس آدمی پر قصاص بھی آیا اور اس کو پوری دیت بھی دینا پڑے گی۔ بھئی قصاص کیوں آیا اور دیت کیوں آئی؟ کہتے ہیں اس لیے کہ پہلا آدمی جو مرا تیر سے وہ قتلِ عمد ہے، اور قتلِ عمد میں کیا آتا ہے؟ قصاص، تو اس پہلے کی وجہ سے قصاص۔ اور ثانی جو مرا وہ غلطی سے مرا، قتلِ خطا ہے، اور قتلِ خطا میں کیا آیا کرتی ہے؟ دیت آیا کرتی ہے، تو دیت بھی اس کو پوری دینا پڑے گی۔ قصاص بھی ہوگا اور پوری دیت بھی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
تو کہتے ہیں: وَمَنْ رَمَى رَجُلًا عَمْدًا اور جس نے تیر مارا کسی آدمی کو جان بوجھ کر فَنَفَذَ السَّهْمُ مِنْهُ إِلَى آخَرَ پس نکل گیا تیر، سَهْمٌ تیر کو کہتے ہیں، پس تیر جو ہے نکل گیا مِنْهُ اس شخص سے إِلَى آخَرَ دوسرے کی طرف فَمَاتَا پس دونوں مر گئے، فَعَلَيْهِ الْقِصَاصُ لِلْأَوَّلِ تو اس پر قصاص واجب ہے پہلے شخص کے لیے کیونکہ وہ کیا تھا؟ قتلِ عمد تھا، وَالدِّيَةُ لِلثَّانِي عَلَى عَاقِلَتِهِ اور دوسرے کے لیے کیا واجب ہے؟ دیت واجب ہے اس کی عاقلہ پر یعنی اس کی قوم والوں پر، کیونکہ یہ دوسرا کیا ہے؟ قتلِ خطا ہے مولانا۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔