كِتَابُ الظِّهَارِ۔ إِذَا قَالَ الزَّوْجُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْهِ، لَا يَحِلُّ لَهُ وَطْؤُهَا وَلَا مَسُّهَا وَلَا تَقْبِيلُهَا حَتَّى يُكَفِّرَ عَنْ ظِهَارِهِ۔ فَإِنْ وَطِئَهَا قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ اِسْتَغْفَرَ اللّٰهَ وَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ غَيْرُ الْكَفَّارَةِ الْأُولَى، وَلَا يُعَاوِدُ حَتَّى يُكَفِّرَ۔ وَالْعَوْدُ الَّذِي يَجِبُ بِهِ الْكَفَّارَةُ هُوَ أَنْ يَعْزِمَ عَلَى وَطْئِهَا۔
ظہار بھئی ظہار۔ دیکھیے ظہار کی تعریف آپ کے حاشیے میں دی ہوئی ہے بھئی۔ قَوْلُهُ الظِّهَارُ هُوَ أَنْ يُشَبِّهَ امْرَأَتَهُ اور وہ یہ کہ کوئی شخص تشبیہ دے اپنی بیوی کو أَوْ عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِهَا یا اس کے اعضاء میں سے کسی ایسے عضو کو يُعَبَّرُ بِهِ عَنْ جَمِيعِهَا جس کے ذریعے اس کے سارے بدن کو کیا کیا جاتا ہو؟ تعبیر کیا جاتا ہو أَوْ جُزْءًا شَائِعًا مِنْهَا یا اس میں سے کسی ایسے جز کو جو شائع ہے، پھیلا ہوا ہے یعنی پورے بدن میں پھیلا ہوا ہے، تو ان کو تشبیہ دینا بِمَنْ ایسی عورت کے ساتھ تَحْرُمُ عَلَيْهِ عَلَى التَّأْبِيدِ جو خاوند پر حرام ہے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔
ظہار بھئی اس کو کہتے ہیں کہ کوئی شخص اپنی بیوی سے مثلاً کہتا ہے: أَنْتِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي تو مجھ پر اسی طرح ہے جیسے میری ماں کی پشت بھئی۔ تو میرے لیے اسی طرح ہے جس طرح، تو مجھ پر اسی طرح ہے جس طرح میرے لیے میری ماں کی پشت ہے بھئی۔ تو دیکھو یہاں خاوند نے اپنی بیوی کو تشبیہ دے دی کس کے ساتھ؟ اپنی ماں کی پشت کے ساتھ بھئی۔ تو دیکھو ایسی عورت سے تشبیہ دی ہے جو خاوند پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔ بھئی ماں کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح کو کیا قرار دیا گیا ہے؟ حرام۔ یا اسی طرح بہن کے ساتھ تشبیہ دیتا ہے یا پھوپھی کے ساتھ تشبیہ دیتا ہے وغیرہ، تو کسی ایسی عورت سے تشبیہ دینا بیوی کو جو انسان پر کیا ہو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو، یہ ظہار کہلاتا ہے۔ یا اسی طرح کسی ایسے عضو کو تشبیہ دے دی جس سے سارے بدن کو تعبیر کیا جاتا ہو۔ جس سے کیا کیا جاتا ہو؟ جیسے چہرہ بول کر سارا انسان مراد لے لیا جاتا ہے بھئی، یا رقبہ بول کر کیا مراد لے لی جاتی ہے؟ ذات، پورا انسان مراد لے لیتے ہیں بھئی۔ یا اس کے کسی جز شائع کو، ایسے جز کو جو پورے بدن میں پھیلا ہوا ہے مثلاً نصف کہا یا ثلث کہا یا ربع کہا، اس کو تشبیہ دینا کس چیز کے ساتھ؟ ایسی عورت کے ساتھ جو انسان پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو، یہ کیا کہلاتا ہے؟ ظہار کہلاتا ہے۔ تو ظہار یہ ہے کہ خاوند اپنی بیوی کو تشبیہ دے ایسی عورت کے ساتھ جو اس پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔
اور ظہار کرنے سے انسان پر اس کی بیوی کے ساتھ صحبت حرام ہو جاتی ہے بھئی۔ بیوی اس پر حرام ہو گئی بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ اب اس کے ساتھ صحبت نہیں کر سکتا یہاں تک کہ کفارہ دے دے بھئی، کفارہ۔ کفارہ دے گا تو بیوی حلال ہو گی، کفارہ نہیں دے گا تو بیوی حلال بھی نہیں۔ حتیٰ کہ اگر اس نے بیوی کو پھر طلاق دے دی ابھی کفارہ نہیں دیا، ظہار کر لیا پھر طلاق دے دی، بیوی نے کسی اور سے نکاح کر لیا عدت کے بعد، پھر اس دوسرے خاوند نے طلاق دے دی، اب یہ پھر اس پہلے خاوند کے ساتھ نکاح کرتی ہے، تو یاد رکھیے اب بھی یہ اس خاوند کے لیے حلال نہیں۔ حتیٰ کہ زوج ثانی بیچ میں آ گیا پھر بھی پہلے خاوند کے لیے اب اس کے ساتھ صحبت کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ اس کے ساتھ ظہار کر چکا ہے اور جب تک اب اس کا کفارہ نہیں دے گا اس عورت کے ساتھ اس کے لیے صحبت کرنا کسی صورت میں جائز نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
اور کفارہ ظہار آگے صاحب قدوری آپ کو بتلائیں گے بھئی کہ ایک مسلمان گردن آزاد کی جائے، ایک غلام یا باندی کو آزاد کیا جائے بھئی چاہے چھوٹا ہو بڑا ہو، مسلمان ہو کافر ہو جو بھی ہو بس ایک غلام آزاد کرنا ہے یا ایک باندی آزاد کر دے صحبت سے پہلے پہلے۔ اگر اس کی طاقت نہ ہو یا غلام نہ ملے تو پھر دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنا پڑیں گے بھئی صحبت سے پہلے پہلے، دو ماہ کے روزے رکھے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو، دو ماہ کے مسلسل روزے بھی نہیں رکھ سکتا تو پھر ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا پڑے گا صحبت سے پہلے پہلے بھئی۔ تو غلام آزاد کرے یا کیا کرے؟ اگر اس کی طاقت نہیں تو ساٹھ روزے رکھے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو پھر ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلا دے، اور یہ سب صحبت سے پہلے ہونے چاہئیں کیونکہ یہ کفارہ ہے، تو کفارہ پہلے ہو گا اس کے بعد بیوی کیا ہو جائے گی اس کے لیے؟ حلال۔
بھئی یاد رکھیے یہ دراصل جاہلیت کے زمانے کی ایک قسم تھی بھئی۔ اور جاہلیت میں البتہ یہ فرق تھا کہ جو شخص ظہار کر لیتا تھا اس کی بیوی اس پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام سمجھی جاتی تھی، وہاں اب حرمت ختم کرنے کی کوئی صورت نہیں تھی۔ یہ جاہلیت کا طریقہ تھا اور جو شخص ظہار کر لیتا تھا اس کی بیوی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس پر کیا سمجھا جاتا؟ حرام سمجھا جاتا تھا۔ تو اسلام نے بھی آ کر اس حکم کو برقرار رکھا لیکن تھوڑی سی تبدیلی کر دی: وہاں تھا بیوی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی، یہاں پر کفارہ مقرر فرما دیا اللہ تعالیٰ نے کہ کفارہ دے دو تو پھر حلال ہو جائے گی کیونکہ تم نے بڑی ہی غلط بات کہی ہے، اپنی بیوی کو ایسی عورت سے تشبیہ دے رہے ہو جو تمہارے اوپر حرام ہے بھئی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے، تو تم نے بڑی غلط بات کہی اب سزا یہ ہے کہ بیوی تم پہ حرام ہے۔ لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں حرام، اب بھی اگر تم بیوی کے پاس جانا چاہتے ہو تو کفارہ دے دو، عورت پھر تم پر کیا ہو جائے گی؟ حلال ہو جائے گی۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے بھئی سب کو؟ تو یہ تھا ظہار مولانا اور اس کا کفارہ۔
إِذَا قَالَ الزَّوْجُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي جب کہا خاوند نے اپنی بیوی سے أَنْتِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي تو مجھ پر اسی طرح ہے جیسے کہ میری ماں کی پشت فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْهِ تو تحقیق وہ اس کی بیوی اس شخص پر حرام ہو گئی، لَا يَحِلُّ لَهُ وَطْؤُهَا جائز نہیں ہے اس خاوند کے لیے اپنی اس بیوی سے صحبت کرنا وَلَا مَسُّهَا اور نہ اسے چھونا یعنی ہاتھ لگانا بھی جائز نہیں وَلَا تَقَبُّلُهَا۔ بھئی میری کتاب میں تَقَبُّل ہے، یہ کتابت کی غلطی ہے تَقَبُّل نہیں تَقْبِيل ہونا چاہیے بھئی۔ آپ کی کتابوں میں کیا ہے بھئی؟ تَقَبُّل ہے؟ تو جن کی کتابوں میں تَقَبُّل ہے وہ اس کو تَقْبِيل کر لیں بھئی۔ وَلَا تَقْبِيلُهَا اور خاوند کے لیے جائز نہیں ہے اپنی بیوی کا بوسہ لینا، قَبَّلَ يُقَبِّلُ تَقْبِيل کا معنی ہے بوسہ لینا بھئی۔ تو خاوند کے لیے حلال نہیں ہے بیوی سے صحبت کرنا، نہ اسے چھونا اور نہ اس کا بوسہ لینا حَتَّى يُكَفِّرَ عَنْ ظِهَارِهِ یہاں تک کہ وہ کفارہ دے دے اپنے ظہار سے۔
فَإِنْ وَطِئَهَا قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ۔ اچھا بھئی ایک شخص تھا اس نے اپنی بیوی سے ظہار کر لیا، ظہار کے بعد اب عورت اس پر حرام ہے کفارہ دینے سے پہلے پہلے۔ ابھی اس نے کفارہ نہیں دیا پہلے صحبت کر لی، تو اب کیا ہو گا بھئی؟ کیا اب اس پر کفارہ دگنا ہو جائے گا یا کیا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی یاد رکھیے عِنْدَ الْأَحْنَافِ بھئی اس نے بڑا گناہ کا کام کیا کفارے سے پہلے اپنی بیوی کے پاس چلا گیا، لہذا اب اللہ سے استغفار کرے اور کوئی سزا وغیرہ اس کی نہیں ہے دنیاوی جو شرعاً مقرر ہو۔ ہاں اللہ سے توبہ کرے، استغفار کرے، پھر اس طرح نہ کرے بھئی اور کفارہ دے اس کے بعد عورت کے پاس جائے بھئی۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ وَطِئَهَا قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ اگر خاوند نے اپنی بیوی سے صحبت کر لی قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ کفارہ دینے سے پہلے اِسْتَغْفَرَ اللّٰهَ تو اللہ سے مغفرت طلب کرے وَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ غَيْرُ الْكَفَّارَةِ الْأُولَى اور اس خاوند پر اور کوئی چیز نہیں ہے سوائے پہلے کفارے کے، وَلَا يُعَاوِدُ حَتَّى يُكَفِّرَ اور پھر نہ لوٹائے اس کو بھئی یعنی پھر ایسا نہ کرے حَتَّى يُكَفِّرَ یہاں تک کہ کفارہ دے دے۔
وَالْعَوْدُ الَّذِي يَجِبُ بِهِ الْكَفَّارَةُ هُوَ أَنْ يَعْزِمَ عَلَى وَطْئِهَا۔ بھئی ظہار میں آپ کو بتلایا کہ جب کوئی شخص ظہار کر لے تو اسے کیا دینا پڑتا ہے؟ کفارہ دے گا تو پھر اس کے بعد بیوی حلال ہو گی، بغیر کفارے کے بیوی حلال نہیں۔ لیکن یہ کفارہ اس پہ واجب نہیں ہے مولانا۔ کفارہ دینا چاہتا ہے دے، نہیں دینا چاہتا تو نہ دے بیوی حرام رہے گی بھئی۔ کوئی ضروری ہے اس پر کہ ضرور اب کفارہ دینا ہے تم نے؟ ہاں بیوی نہیں حلال ہو گی بھئی جب تک کفارہ نہیں دے گا۔ تو اس کی مرضی ہے بیوی کو حرام ہی رکھتا ہے اپنے اوپر بھئی یا اس کو طلاق دے کے چھوڑ دیتا ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو کفارہ ضروری تو نہیں ہے اس پہ دے، ہاں بیوی کے ساتھ صحبت کرنا چاہے پھر تو کفارہ ضرور دینا پڑے گا، اس کے بغیر بیوی حلال نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ تو کفارہ البتہ ایک صورت میں کفارہ واجب ہو جائے گا اور وہ کب؟ لوٹنے کی صورت میں۔ کس صورت میں؟ یعنی جب وہ صحبت کا پکا ارادہ کر لے، عزم کر لے۔ عزم کہتے ہیں پختہ ارادے کو۔ تو جب پختہ ارادہ کر لیا بیوی کے ساتھ صحبت کا تو اب وہ صحبت تو بغیر کفارے کے جائز نہیں تھی تو اب کفارہ اس پر واجب ہو گیا مولانا، اب کفارہ دے گا تو بیوی اس پر کیا ہو جائے گی؟ حلال ہو جائے گی بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا سب کو؟ تو کہتے ہیں وَالْعَوْدُ الَّذِي يَجِبُ بِهِ الْكَفَّارَةُ اور وہ لوٹنا جس کی وجہ سے کفارہ واجب ہو جاتا ہے هُوَ أَنْ يَعْزِمَ عَلَى وَطْئِهَا وہ یہ کہ پختہ ارادہ کر لے اس کی صحبت کا۔
وَإِذَا قَالَ: أَنْتِ عَلَيَّ كَبَطْنِ أُمِّي أَوْ كَفَخِذِهَا أَوْ كَفَرْجِهَا فَهُوَ مُظَاهِرٌ۔ اچھا یہاں سے آپ کو یہ بتلا رہے ہیں ضابطہ بھئی۔ پہلے تو آپ نے پڑھا کہ اپنی بیوی کو کوئی تشبیہ دے کس کے ساتھ تشبیہ دے؟ ایسی عورت کے ساتھ جو اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہے، تو بیوی کو تشبیہ دی یا اس کے ایسے عضو کو تشبیہ دی جس کے ساتھ پورے انسان کو تعبیر کیا جاتا ہے یا اس کے جز شائع کو تشبیہ دی کس کے ساتھ؟ ایسی عورت کے ساتھ جو اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔ تو جیسے اس عورت کے ساتھ تشبیہ دینے سے جو اس پر حرام ہے بیوی کیا ہو جاتی ہے انسان پر؟ حرام ہو جاتی ہے، اسی طرح ایسی عورت جو انسان پر حرام ہے اس کے کسی ایسے عضو کے ساتھ تشبیہ دے دے جس کی طرف دیکھنا حرام تھا تو بھی یہ ظہار ہے۔ تو بھی یہ کیا ہے؟ ظہار ہے۔ تو اب مولانا ایسی عورت کے ساتھ تشبیہ نہیں دی جو اس پر حرام ہے بلکہ اس کے ایسے عضو کے ساتھ تشبیہ دی ہے جس کی طرف دیکھنا کیا تھا اس کے لیے؟ حرام تھا، تو بھی یہ ظہار ہے بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو یہ معنی ہے وَإِذَا قَالَ: أَنْتِ عَلَيَّ كَبَطْنِ أُمِّي اور جب کہا بیوی سے کہ تو مجھ پر اسی طرح ہے جیسے میری ماں کا پیٹ أَوْ كَفَخِذِهَا یا جیسے اس کی رانیں أَوْ كَفَرْجِهَا یا جیسے اس کی شرمگاہ فَهُوَ مُظَاهِرٌ تو یہ ظہار کرنے والا ہے یعنی یہ ظہار ہو گیا مولانا اور یہ شخص مظاہر ہوا یعنی ظہار کرنے والا۔
وَكَذَلِكَ إِنْ شَبَّهَهَا بِمَنْ لَا يَحِلُّ لَهُ النَّظَرُ إِلَيْهَا عَلَى سَبِيلِ التَّأْبِيدِ، اور اسی طرح ہے یعنی یہ شخص مظاہر ہو گا اگر اس نے تشبیہ دی اپنی بیوی کو بِمَنْ ایسی عورت کے ساتھ لَا يَحِلُّ لَهُ النَّظَرُ إِلَيْهَا کہ جس کی طرف نظر کرنا، دیکھنا اس کے لیے جائز نہیں تھا۔ بھئی دیکھنا جائز نہیں تھا عَلَى سَبِيلِ التَّأْبِيدِ ہمیشہ کے طریقے پر یعنی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مِنْ مَحَارِمِهِ اپنی محرم عورتوں میں سے۔ بھئی محرم عورتوں کی طرف تو دیکھنا جائز ہوتا ہے بھئی! صاحب قدوری کیا فرما رہے ہیں؟ اگر تشبیہ دی اپنی بیوی کو ان عورتوں کے ساتھ کہ ان کی طرف دیکھنا اس کے لیے حلال نہیں، مراد یہ ہے کہ ایسے عضو سے تشبیہ دے دی جن اعضا کی طرف دیکھنا جائز نہیں ہے بھئی اپنے محارم میں سے، تو پھر بھی یہی حکم ہو گا مِثْلُ أُخْتِهِ أَوْ عَمَّتِهِ أَوْ أُمِّهِ مِنَ الرَّضَاعَةِ جیسے کہ اس کی بہن ہے یا اس کی پھوپھی ہے یا اس کی ماں ہے مِنَ الرَّضَاعَةِ رضاعی بھئی، رضاعی ماں۔ ان میں سے بھی کسی کے ساتھ تشبیہ دے دے گا یا ان کے ایسے عضو کے ساتھ جن کی طرف دیکھنا کیا تھا؟ حرام تھا تب بھی یہی حکم ہے بھئی۔
وَكَذَلِكَ إِنْ قَالَ: رَأْسُكِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي أَوْ فَرْجُكِ أَوْ وَجْهُكِ أَوْ رَقَبَتُكِ۔ اب دیکھیے وہ الفاظ ذکر کر رہے ہیں جن کے ساتھ ہیں تو اعضا لیکن پورے نفس کو کیا کیا جاتا ہے ان کے ساتھ؟ تعبیر۔ راس بول کر کیا مراد لیتے ہیں؟ پورا انسان مراد لیا جاتا ہے، اس کی ذات مراد لی جاتی ہے۔ تو دیکھیے راس ہے، وجہ وغیرہ مولانا، رقبہ ہے: وَكَذَلِكَ اسی طرح اگر کہا رَأْسُكِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي کہ تیرا سر جو ہے مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہے، اب راس کہا بھئی عضو ذکر کیا لیکن یہ ایسا عضو ہے جس کے ذریعے کیا کیا جاتا ہے پورے انسان کو؟ تعبیر کیا جاتا ہے۔ أَوْ فَرْجُكِ یا تیری شرمگاہ جو ہے أَوْ وَجْهُكِ یا تیرا چہرہ جو ہے أَوْ رَقَبَتُكِ یا تیری گردن جو ہے، اور گردن بول کر بھی کیا مراد لیتے ہیں؟ پوری ذات، تو یہ سارے وہ الفاظ ہیں۔ أَوْ نِصْفُكِ أَوْ ثُلُثُكِ یہ وہ جز ذکر کیا جو شائع ہے پورے بدن میں پھیلا ہوا ہے اس کو بھی تشبیہ دے دے، نِصْفُكِ أَوْ ثُلُثُكِ تیرا نصف یا تیرا ثلث، تیسرا حصہ۔
وَإِنْ قَالَ: أَنْتِ عَلَيَّ مِثْلُ أُمِّي اور اگر خاوند نے یوں کہا کہ تو مجھ پر اسی طرح ہے جیسے میری ماں۔ پہلے کہا تھا جیسے میری ماں کی پشت بھئی، اب کس کے ساتھ تشبیہ دی ہے؟ ماں کہ تو میرے لیے اسی طرح ہے جیسے میری ماں۔ اب یاد رکھیے پہلا لفظ ظہار میں صریح تھا، اس سے ظہار کے علاوہ اور کوئی معنی نہیں نکلتا تھا أَنْتِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي، لیکن یہ کنایہ ہے اس میں اور معنی بھی نکلتا ہے۔ اس نے کیا کہا ہے؟ أَنْتِ عَلَيَّ مِثْلُ ظَهْرِ أُمِّي نہیں کہا بلکہ کیا کہا ہے؟ مِثْلُ أُمِّي تو میرے لیے اسی طرح ہے جیسے میری ماں۔ اب اس کا ایک معنی تو یہ ہو سکتا ہے ظہار کا ارادہ ہو کہ جیسے وہ مجھ پر حرام ہے تو بھی مجھ پر کیا ہے؟ حرام، تو یہ ظہار ہو گا۔ دوسرا معنی یہ نکل سکتا ہے جیسے میری ماں میرے نزدیک معزز و محترم ہے تو بھی میرے نزدیک اسی طرح معزز اور محترم ہے کیونکہ تو میری بیوی ہے، میری گھر والی ہے تو میرے لیے قابل احترام ہے۔ دوسرا معنی نکلا یا نہیں نکلا بھئی؟ تو لہذا یہ کنایہ ہوا۔ اور کنائے کے اندر کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے پھر؟ نیت کی، لہذا اب اس شخص سے پوچھیں گے بھئی تم نے کس چیز کا ارادہ کیا تھا؟ اگر اس نے کہا میں نے ظہار کا ارادہ کیا تھا تو ظہار ہو جائے گا۔ اگر اس نے کہا میں نے عزت کا ارادہ کیا تھا پھر تو کچھ بھی نہیں۔ اور اگر اس نے کہا میں نے طلاق کا ارادہ کیا تھا تو پھر طلاق بائن ہو جائے گی مولانا۔ کیونکہ حرمت طلاق رجعی میں آتی ہے یا طلاق بائن میں؟ طلاق بائن میں، اور یہ حرمت کو ذکر کرنا چاہتا ہے۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ قَالَ: أَنْتِ عَلَيَّ مِثْلُ أُمِّي اور اگر کہا کہ تو مجھ پر میری ماں کی طرح ہے يُرْجَعُ إِلَى نِيَّتِهِ تو رجوع کیا جائے گا اس شخص کی نیت کی طرف۔ فَإِنْ قَالَ: أَرَدْتُ بِهِ الْكَرَامَةَ فَهُوَ كَمَا قَالَ اگر اس نے کہا میں نے اس کے ذریعے عزت اور احترام کا ارادہ کیا ہے فَهُوَ كَمَا قَالَ تو یہ اسی طرح ہو گا جیسے اس نے کہا یعنی اس سے ظہار وغیرہ نہیں ہو گا۔ وَإِنْ قَالَ: أَرَدْتُ الظِّهَارَ فَهُوَ ظِهَارٌ اور اگر اس نے کہا میں نے ظہار کا ارادہ کیا تھا تو یہ ظہار ہے۔ وَإِنْ قَالَ: أَرَدْتُ الطَّلَاقَ فَهُوَ طَلَاقٌ بَائِنٌ اور اگر اس نے کہا میں نے طلاق کا ارادہ کیا تھا تو یہ طلاق بائن ہے۔ سمجھ میں آیا؟ گویا کہ وہ أَنْتِ عَلَيَّ مِثْلُ أُمِّي کہہ رہا ہے تو گویا یوں کہہ رہا ہے أَنْتِ عَلَيَّ حَرَامٌ تو مجھ پر کیا ہے؟ حرام ہے، وہ یہ کہنا چاہتا ہے اور حرمت طلاق بائن میں آتی ہے طلاق رجعی میں نہیں بھئی۔ وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ نِيَّةٌ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ اور اگر اس کی کوئی نیت نہیں تھی فَلَيْسَ بِشَيْءٍ تو پھر یہ کچھ بھی نہیں ہے بھئی، کوئی چیز واقع نہیں یعنی ظہار اس سے نہیں ہو گا بھئی۔
وَلَا يَكُونُ الظِّهَارُ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِهِ۔ یہاں سے یہ بتلا رہے ہیں کہ ظہار صرف بیوی کے ساتھ ہو سکتا ہے باندی کے ساتھ نہیں۔ ایک شخص کی باندی ہے وہ اپنی باندی سے کہتا ہے أَنْتِ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس سے ظہار نہیں ہو گا۔ ہاں بات اس نے غلط بات کی بھئی لیکن ظہار بہرحال اس سے نہیں کیونکہ ظہار صرف کس سے ہو سکتا ہے؟ بیوی سے۔ وَلَا يَكُونُ الظِّهَارُ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِهِ اور ظہار نہیں ہو گا مگر اپنی بیوی سے ہی، فَإِنْ ظَاهَرَ مِنْ أَمَتِهِ پس اگر ظہار کیا اپنی باندی سے لَمْ يَكُنْ مُظَاهِرًا تو یہ ظہار کرنے والا نہیں یعنی یہ ظہار نہیں تو یہ ظہار کرنے والا بھی نہیں۔
وَمَنْ قَالَ لِنِسَائِهِ۔ صورت یہ ایک آدمی کی دو یا تین یا چار بیویاں تھیں، اس نے ان ساروں کو کہا کہ تم سب مجھ پر کس طرح ہو؟ میری ماں کی پشت کی طرح، تو کہتے ہیں سب سے ظہار ہو جائے گا بھئی اور پھر ہر ایک کے حلال کرنے کے لیے الگ الگ کفارہ دینا پڑے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کیونکہ کئی ظہار ہو گئے تو کئی کفارے پھر دینا پڑیں گے بھئی۔ وَمَنْ قَالَ لِنِسَائِهِ اور جس نے اپنی بیویوں سے کہا أَنْتُنَّ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي تم سب مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہو كَانَ مُظَاهِرًا مِنْ جَمَاعَتِهِنَّ تو وہ ظہار کرنے والا ہوا ان کی پوری جماعت سے وَعَلَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ كَفَّارَةٌ اور اس پر ان میں سے ہر ایک کے لیے کفارہ ہے، الگ الگ کفارہ ہو گا ہر ایک کے لیے۔
وَكَفَّارَةُ الظِّهَارِ عِتْقُ رَقَبَةٍ اور ظہار کا کفارہ جو ہے عِتْقُ رَقَبَةٍ ایک گردن کا آزاد کرنا ہے یعنی ایک باندی یا غلام کا آزاد کرنا ہے۔ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ پس اگر وہ نہ پائے بھئی غلام یا باندی کو، سمجھ میں آیا؟ جیسے آج کل ملتے ہی نہیں ہیں یا ایسا زمانہ ہو کہ غلام یا باندی مل تو جاتے ہیں لیکن اس کے پاس اتنا مال ہی نہیں ہے، تو فَإِنْ لَمْ يَجِدْ پس جو شخص نہ پائے فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تو روزے رکھنا ہے دو ماہ کے لگاتار۔ فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا پس جو شخص نہ استطاعت رکھے، روزے بھی نہیں رکھ سکتا ساٹھ مسلسل فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا تو پھر کھانا کھلانا ہے ساٹھ مسکینوں کو۔ كُلُّ ذَلِكَ قَبْلَ الْمَسِيسِ ان میں سے ہر ایک صحبت سے پہلے ہو، جو بھی کرنا چاہے صحبت سے پہلے۔ غلام یا باندی آزاد کر سکتا ہے اور غلام اور باندی دستیاب بھی ہیں تو پھر وہی کرے گا اور کچھ نہیں کر سکتا۔ اگر غلام یا باندی دستیاب ہی نہیں یا دستیاب تو ہیں لیکن اس کے پاس مال نہیں پھر اس صورت میں اس کی قدرت نہیں ہے تو اب کس کی طرف چلے جائیں گے؟ روزوں کی طرف۔ اگر روزے رکھ سکتا ہے تو پھر کھانا نہیں کھلائے گا مولانا بلکہ روزے ہی رکھنے پڑیں گے۔ ہاں البتہ اگر بوڑھا ہے، ضعیف ہے، روزے نہیں رکھ سکتا اب، سمجھ میں آیا بھئی؟ اتنا ضعیف ہے کہ روزے نہیں رکھ سکتا یا بیمار ہے تو پھر اس صورت میں کیا کرنا پڑے گا؟ اب ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے، لیکن كُلُّ ذَلِكَ قَبْلَ الْمَسِيسِ ان میں سے ہر ایک جو ہے صحبت سے پہلے ہو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ صحبت سے پہلے بھئی، پہلے کفارہ ہو پھر اس کے بعد صحبت۔
وَيُجْزِئُ فِي ذَلِكَ اور کافی ہے اس کے اندر یعنی کفارہ ظہار میں کافی ہے عِتْقُ الرَّقَبَةِ الْمُسْلِمَةِ وَالْكَافِرَةِ وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ آزاد کرنا ایسی گردن کا جو مسلمان ہو اور کافر ہو، چاہے مسلمان ہو چاہے کافر ہو یہ ضروری نہیں کہ مسلمان غلام یا باندی آزاد کرے کافر ہو پھر بھی اس کو بھی کر سکتا ہے، وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى مذکر کو بھی کر سکتا ہے مؤنث کو بھی یعنی غلام کو بھی اور باندی کو بھی، وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ صغیر ہو غلام چھوٹا ہو نابالغ ہو اسے بھی کر سکتا ہے وَالْكَبِيرِ اور بڑا ہو بالغ ہو اسے بھی کر سکتا ہے۔
وَلَا يُجْزِئُ الْعَمْيَاءُ لیکن کافی نہیں ہے الْعَمْيَاءُ أَيِ الرَّقَبَةُ الْعَمْيَاءُ ایسی گردن جو اندھی ہے۔ بھئی ایسے غلام یا باندی کو آزاد نہیں کر سکتا جن میں کوئی جنس نفع ہی فوت ہو چکا، پورا جنس نفع ہی کیا ہو چکا؟ فوت۔ مثلاً دونوں ہی آنکھیں نہیں ہیں اس کی بھئی، تو بھئی غلام آزاد کرنا تھا تو غلام کامل قسم کا ہو مولانا ٹھیک غلام ہو لہذا یہ عیب والا ہے اس کو نہیں۔ ہاں اگر ایک آنکھ ہے ایک نہیں پھر آزاد کر سکتا ہے کیونکہ جنس نفع ختم نہیں ہوا دیکھنے کی ابھی بھی صلاحیت ہے۔ اسی طرح اگر ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے پھر بھی آزاد کر سکتا ہے اسے، لیکن اگر دونوں ہاتھ کٹے ہیں تو جنس نفع ہی کیا ہوا؟ کسی چیز کو پکڑنے کی طاقت ہی بالکل ختم ہے لہذا نہیں۔ دونوں پاؤں کٹے ہوں پھر چلنے کا جنس نفع ہی ختم ہے لہذا ان کو نہیں کر سکتا، ہاں ایک پاؤں کٹا ہو تو اسے کر سکتا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح بالکل بہرہ ہے، سنتا ہی نہیں کچھ، سنائی نہیں دیتا اسے کچھ بھی، اسے بھی آزاد نہیں کر سکتا کیونکہ جنس نفع ہی کیا ہے؟ سمجھ میں آیا بھئی؟ جنس نفع ہی ختم ہو چکا ہے۔ ہاں تھوڑا تھوڑا سنائی دیتا ہے پھر جنس نفع کچھ نہ کچھ باقی ہے اسے کر سکتا ہے۔ اسی طرح ایک طرف کا ہاتھ کٹا ہے دوسری طرف کا پاؤں کٹا ہے اسے بھی کیا کر سکتا ہے؟ آزاد کر سکتا ہے کیونکہ پکڑنے کی جنس نفع وہ بھی ابھی باقی ہے ایک ہاتھ باقی ہے اور چلنے کی جنس نفع وہ بھی باقی ہے ایک پاؤں کیا ہے اس کا؟ باقی ہے تو چل سکتا ہے کسی نہ کسی طریقے سے بھئی، سمجھ میں آیا؟ لاٹھی وغیرہ کے سہارے کسی نہ کسی طرح چل سکتا ہے۔ لیکن اگر ایک ہی طرف کا ہاتھ اور اسی طرف کا پاؤں کٹا ہوا ہو پھر یاد رکھیے یہ چلنا اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا تو جنس نفع ہی چلنے کا ختم ہو گیا۔ سمجھ میں آیا؟ چلنے کا جنس نفع ہی کیا ہوا؟ ختم ہوا بھئی، ایک طرف کا پاؤں نہیں اس طرف کا ہاتھ بھی نہیں ہے کہ لاٹھی وغیرہ پکڑ کے سہارا لے لے اس طرف اور چلے بھئی، تو لہذا چلنے کا جنس نفع اس کا ختم لہذا ایسے غلام کو بھی آزاد کرنا درست نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں وَلَا يُجْزِئُ الْعَمْيَاءُ أَيِ الرَّقَبَةُ الْعَمْيَاءُ اور کافی نہیں ہے ایسی رقبہ جو اندھی ہو وَلَا مَقْطُوعَةُ الْيَدَيْنِ اور نہ ایسی رقبہ جس کے دونوں ہاتھ کیا ہوں؟ کٹے ہوئے ہوں وَالرِّجْلَيْنِ۔ آپ کی کتاب میں وَالرِّجْلَيْنِ ہے؟ أَوِ الرِّجْلَيْنِ ہونا چاہیے بھئی، أَوْ ہونا چاہیے بھئی یہ کتابت کی غلطی ہے بھئی یا واؤ کو بمعنی أَوْ کے لے لیں پھر اسی طرح بے شک رکھیں۔ تو یا ایسا غلام جس کے دونوں پاؤں کیا ہوں؟ کٹے ہوئے ہوں یہ بھی جائز نہیں ہے۔ وَيَجُوزُ الْأَصَمُّ اور بہرہ غلام جائز ہے لیکن میں نے بتایا بھئی پورا بالکل بہرہ ہو وہ نہیں جائز کچھ نہ کچھ اسے سنائی دیتا ہو وہ غلام مراد ہے یا باندی۔ اصم کہتے ہیں بہرے کو، بہرہ جائز ہے یعنی وہ بہرہ جسے کچھ نہ کچھ سنائی دیتا ہو۔ وَمَقْطُوعُ إِحْدَى الْيَدَيْنِ وَإِحْدَى الرِّجْلَيْنِ مِنْ خِلَافٍ اور اسی طرح وہ غلام جس کے ایک ہاتھ کٹا ہوا ہو اور ایک پاؤں کٹا ہوا ہو، دونوں ہاتھوں میں سے ایک ہاتھ اور دونوں پاؤں میں سے ایک پاؤں کٹا ہو مِنْ خِلَافٍ کس طرف سے؟ مخالف طرف سے، ایک ہی طرف کا ہاتھ اور پاؤں نہ کٹا ہو ہاتھ ایک طرف کا ہے تو پاؤں دوسری طرف، ورنہ اگر ایک ہی طرف کا ہو تو میں نے بتلایا چلنے کا جنس نفع ہی کیا ہو جاتا ہے؟ ختم ہو جاتا ہے۔ وَلَا يَجُوزُ مَقْطُوعُ إِبْهَامَيِ الْيَدَيْنِ۔ ابہام کہتے ہیں انگوٹھے کو۔ بھئی جس کے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے کٹے ہوئے ہوں یہ غلام بھی جائز نہیں اس لیے کہ ہاتھ سے جب ہم کسی چیز کو پکڑتے ہیں تو وہ پکڑنے کی ساری طاقت انگوٹھے کے ذریعے ہوتی ہے، ایک طرف سے انگوٹھا ہوتا ہے باقی طرف سے انگلیاں ہو جاتی ہیں، تو جب انگوٹھا ہی نہیں ہے تو پکڑنے کی طاقت نہیں اور دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے کٹے ہوئے ہیں تو دونوں ہاتھوں سے پکڑنے کی طاقت ختم تو جنس نفع ہی کیا ہو گیا؟ ختم۔ اس لیے کہا وَلَا يَجُوزُ مَقْطُوعُ إِبْهَامَيِ الْيَدَيْنِ اور جائز نہیں ہے وہ غلام جس کے دونوں ہاتھوں کے دونوں انگوٹھے کٹے ہوں۔ وَلَا يَجُوزُ الْمَجْنُونُ الَّذِي لَا يَعْقِلُ اور جائز نہیں ہے وہ مجنون جو عقل ہی نہیں رکھتا یعنی کبھی ٹھیک ہی نہیں ہوتا۔ ہاں وہ مجنون غلام جائز ہے جو کبھی ٹھیک ہو جاتا ہے کبھی پھر پاگل ہو جاتا ہے، لیکن جو بالکل ٹھیک ہی نہیں ہوتا تو اس کے تو سارے بدن کا ہی جنس نفع کیا ہو چکا؟ ختم، وہ درست نہیں۔
وَلَا يَجُوزُ عِتْقُ الْمُدَبَّرِ وَأُمِّ الْوَلَدِ وَالْمُكَاتَبِ اور جائز نہیں ہے مدبر، مدبر کس کو کہتے تھے؟ جسے آقا نے کیا کہا میرے مرنے کے بعد تو آزاد۔ اور ام ولد کسے کہتے ہیں؟ وہ باندی جس نے آقا کے بچے کو جنم دیا ہے اور آقا نے پھر اقرار بھی کیا کہ یہ میرا بچہ ہے تو یہ آقا کی ام ولد ہو گئی اور یہ بھی آقا کے مرنے کے بعد کیا ہو جاتی ہے؟ آزاد ہو جاتی ہے۔ مکاتب کس کو کہتے ہیں؟ جس سے آقا نے یہ عقد کر لیا کہ تم میرے لیے اتنے پیسے لے آؤ تو تم آزاد ہو اور غلام نے اس کو قبول کر لیا تو ان دونوں میں یہ عقد کتابت ہوا اور یہ غلام اب کیا کہلاتا ہے؟ مکاتب بھئی۔ تو کہتے ہیں وَلَا يَجُوزُ عِتْقُ الْمُدَبَّرِ وَأُمِّ الْوَلَدِ وَالْمُكَاتَبِ الَّذِي أَدَّى بَعْضَ الْمَالِ اور جائز نہیں ہے آزادی مدبر کی اور ام ولد کی اور ایسے مکاتب کی الَّذِي أَدَّى بَعْضَ الْمَالِ جس نے کہ ادا کر دیا ہے کچھ مال۔ مکاتب نے کام شروع کیا اور تھوڑی تھوڑی ادائیگی کر رہا ہے تو کچھ مال ادا کر چکا ہے اور کچھ باقی ہے، تو مدبر کو بھی آزاد کرنا درست نہیں بھئی وجہ یہ کہ غلام آزاد کرنا ہے تو کامل غلام آزاد کرنا پڑے گا، یہ غلام تو پہلے سے ہی آزادی کا مستحق ہو چکا ہے یہ اب پوری طرح کامل نہیں بھئی۔ اور ام ولد بھی اس کا آزادی کا حق ہو چکا ہے یہ کامل غلام نہیں بھئی تو لہذا کامل غلام ہونا چاہیے۔ مکاتب بھئی بھی یہ کچھ بدل کتابت ادا کر چکا ہے تو سارا تو ویسے آزاد نہیں ہوا کچھ میں تو کیا آ گیا؟ کچھ میں تو وہ عوض دے چکا ہے تو یہ آزادی کچھ عوض پر ہوئی کچھ ویسے ہو جائے گی لہذا یہ صحیح نہیں۔ ہاں اگر ایسا مکاتب آزاد کیا جس نے ابھی کچھ بھی ادائیگی نہیں کی پھر صحیح ہے بھئی کیونکہ ابھی اس نے کچھ بھی ادا نہیں کیا تو عتق علیٰ مال یہاں آیا ہی نہیں سرے سے: فَإِنْ أَعْتَقَ مُكَاتَبًا لَمْ يُؤَدِّ شَيْئًا جَازَ اگر آزاد کیا ایسا مکاتب لَمْ يُؤَدِّ شَيْئًا جس نے کچھ بھی ادا نہیں کیا جَازَ تو جائز ہے۔
فَإِنِ اشْتَرَى أَبَاهُ أَوِ ابْنَهُ۔ بھئی میں نے آپ کو ضابطہ بتلایا تھا حدیث میں آتا ہے: مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ مِنْهُ فَهُوَ حُرٌّ جو اپنے قریبی محرم رشتے دار کا مالک بنا تو وہ اس پر آزاد ہے۔ تو میں نے بتلایا تھا بھئی کہ دو شرطیں حدیث میں ذکر ہیں: قریبی رشتہ دار بھی ہو اور محرم بھی ہو بھئی یعنی اس کے ساتھ نکاح ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو۔ تو سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اب ایک شخص اگر مثلاً اس کا والد جو تھا جنگ کے اندر کفار گرفتار کر کے لے گئے اور پھر وہ غلام بنا کر اسے بیچ دیا اور بکتے بکتے پھر وہ یہاں آیا اور یہاں اس کے بیٹے نے اسے خریدا، جیسے ہی بیٹا خریدے گا فوراً اس کا باپ اس پر کیا ہو جائے گا؟ آزاد۔ کیونکہ حدیث میں کیا ہے جو شخص اپنے قریبی محرم رشتے
دار کا مالک بنا وہ فوراً اس پر کیا ہو جائے گا؟ آزاد ہو جائے گا۔ تو کیا اب اگر کوئی شخص جس نے ظہار کا کفارہ دینا تھا وہ اپنے والد کو یا قریبی محرم رشتے دار کو جو اس پر آزاد ہو جاتا ہے خریدتے ہی، اسے خریدتا ہے اور وہ خریدتے ہی آزاد ہو جاتا ہے تو کیا یہ کفارے کے طور پر ہو جائے گا یا نہیں ہو گا؟ کہتے ہیں ہاں بھئی ہو جائے گا کیونکہ وہ کس نیت سے خرید رہا ہے؟ کفارے کی نیت سے ہی تو خرید رہا ہے کہ اس کے طور پر یہ آزاد ہو جائے لہذا درست ہے بھئی۔ کہتے ہیں فَإِنِ اشْتَرَى أَبَاهُ أَوِ ابْنَهُ وَيَنْوِي بِالشِّرَاءِ الْكَفَّارَةَ جَازَ عَنْهَا اگر خریدا اس شخص نے اپنے والد کو أَوِ ابْنَهُ یا اپنے بیٹے کو وَيَنْوِي بِالشِّرَاءِ الْكَفَّارَةَ اور وہ نیت کرتا ہے خریدنے کے ذریعے کفارے کی جَازَ عَنْهَا تو یہ جائز ہے کفارے سے، سمجھ میں آیا؟ کفارہ ہو جائے گا۔
وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدٍ مُشْتَرَكٍ عَنِ الْكَفَّارَةِ وَضَمِنَ قِيمَةَ بَاقِيهِ فَأَعْتَقَهُ لَمْ يَجُزْ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ، وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ: يُجْزِيهِ۔ صورت مسئلہ یہ: یاد رکھو مثلاً دو آدمیوں میں مشترکہ غلام ہے، زید اور عمرو نے مل کر ایک غلام خریدا آدھے آدھے پیسے ملائے۔ تو یہ نصف غلام زید کا ہے اور نصف عمرو کا ہے بھئی، تو مثلاً پھر ایک دن زید کی خدمت کرتا ہے اور ایک دن عمرو کی باری باری بھئی۔ اب زید نے مثلاً ظہار کیا تھا، اس نے یہ آدھے غلام کا مالک تھا آدھے غلام کو اس نے آزاد کر دیا۔ آدھے کو کیا کیا؟ آزاد۔ تو جب نصف غلام کو آزاد کیا جائے صاحبین فرماتے ہیں باقی کا نصف بھی خود بخود آزاد ہو جاتا ہے کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا آدھا غلام رہے اور آدھا آزاد رہے، تو آدھے کو آزاد کیا تو باقی آدھا بھی خود بخود کیا ہو جائے گا؟ آزاد۔ تو ایک شریک نے کیا کیا اپنے نصف حصے کو آزاد کر دیا تو امام صاحب فرماتے ہیں باقی کا غلام آزاد نہیں ہو گا، ہاں اس کے شریک کو اب اختیار ہے بھئی، اختیار ہے چاہے تو وہ اپنے نصف غلام کو بھی کیا کر دے؟ آزاد کر دے۔ چاہے تو کیا کرے؟ اپنے شریک سے جس نے اپنے حصے کو آزاد کیا تھا اس سے ضمان لے لے۔ کیا کرے؟ ضمان لے لے، وجہ یہ کہ اب اس غلام میں نقصان آ گیا مولانا، کمی آ گئی اسے آقا اب فروخت نہیں کر سکتا۔ آقا اسے اب فروخت نہیں کر سکتا کیونکہ یہ آدھا غلام ہے اور آدھا آزاد ہے تو اسے فروخت نہیں کر سکتا۔ تو اب چاہے تو اپنے ساتھی سے کیا کر لے اس کا ضمان لے لے کہ تمہاری وجہ سے میرے حصے کے غلام میں بھی کیا آ گیا؟ نقصان آ گیا لہذا اس سے ضمان لے لے۔ زید نے آزاد کیا تھا، عمرو کیا کر سکتا ہے اب؟ اپنے حصے کا اس سے ضمان لے سکتا ہے۔ اور چاہے تو غلام سے کہے کہ تم جاؤ، مثلاً زید نے اور عمرو نے پچاس پچاس ہزار میں یہ غلام خریدا تھا، پچاس پچاس ہزار میں تو زید نے کتنا حصہ آزاد کیا ہے؟ نصف، وہ کتنے کا ہے؟ پچاس ہزار۔ تو باقی حصہ عمرو کا ہے، عمرو غلام سے بھی کہہ سکتا ہے کہ جاؤ اتنے پیسے کما کر لے آؤ میرے حصے کے تو تم آزاد ہو۔ تو تم کیا ہو؟ آزاد ہو۔ تو کل کتنی صورتیں ہو گئیں؟ تین صورتیں۔ زید نے اپنا حصہ آزاد کر دیا، عمرو کو اختیار ہے: چاہے تو اپنے حصے کو بھی کیا کر دے؟ آزاد کر دے۔ چاہے تو زید سے کیا کرے؟ ضمان لے لے کیونکہ یہ نقصان کس کی وجہ سے آیا؟ زید کی وجہ سے۔ اور چاہے تو غلام سے کیا کہے کہ جاؤ کما کر لاؤ تو تم کیا ہو؟ آزاد ہو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ امام صاحب کے نزدیک کتنی صورتیں بن گئیں بھئی؟ تین صورتیں: زید نے اپنے حصے کو آزاد کر دیا، عمرو چاہے تو اپنے حصے کو کیا کرے؟ آزاد کرے، چاہے تو زید سے اپنے حصے کا کیا لے لے؟ ضمان لے لے، اور چاہے تو غلام سے کہے تم جا کر پیسے کما کر لاؤ تو تم کیا ہو جاؤ گے؟ آزاد ہو جاؤ گے۔
اچھا تو اس نے زید تھا مالدار اس نے زید سے ضمان لے لیا۔ زید نے آدھا غلام آزاد کیا تھا اور باقی آدھے کا اس نے کیا کیا؟ ضمان دے دیا۔ کس کو دیا؟ عمرو کو دے دیا، تو اب زید ضمان دے کر اس حصے کو بھی آزاد کر دیتا ہے، کہتے ہیں یہ غلام جو اس نے آزاد کیا کفارے کے طور پر کرنا جائز نہیں ہے۔ کفارے کے طور پر اسے آزاد کرنا جائز نہیں۔ بھئی کیوں نہیں جائز؟ پورا غلام تو زید نے ہی آزاد کر دیا، آدھا خود آزاد کیا تھا اپنا حصہ اور آدھے کا ضمان دے کر اسے کیا کر دیا؟ آزاد کر دیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ امام صاحب فرماتے ہیں یہ جائز نہیں، صاحبین کیا فرماتے ہیں؟ یہ جائز ہے، دیکھیے ذرا پہلے کتاب میں دیکھ لیجیے۔ کہتے ہیں وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدٍ مُشْتَرَكٍ عَنِ الْكَفَّارَةِ اور اگر آزاد کیا نصف عبد مشترک کو عَنِ الْكَفَّارَةِ کفارے سے یعنی کفارے کے طور پر اسے آزاد کیا، وَضَمِنَ قِيمَةَ بَاقِيهِ اور باقی کی قیمت کا کیا ہوا؟ بھئی دوسرے عمرو نے اس سے کیا لے لیا؟ ضمان، باقی کی قیمت کا ضامن ہو گیا فَأَعْتَقَهُ پھر اس باقی کو بھی کیا کر دیا؟ آزاد کر دیا، لَمْ يَجُزْ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک یہ جائز نہیں ہے۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ اور امام ابو یوسف اور امام محمد رحمہما اللہ فرماتے ہیں يُجْزِيهِ کہ یہ جائز ہے کیونکہ ان کے نزدیک کیا ہو جاتا ہے؟ آدھے کو آزاد کرو تو باقی آدھا بھی کیا ہو جاتا ہے؟ آزاد، یہ کافی ہو جائے گا۔ کب کافی ہو گا؟ کہتے ہیں إِنْ كَانَ الْمُعْتِقُ مُوسِرًا اگر آزاد کرنے والا خوشحال تھا، وَإِنْ كَانَ مُعْسِرًا لَمْ يَجُزْ اور اگر وہ تنگدست تھا لَمْ يَجُزْ پھر جائز نہیں ہے بھئی۔
صاحبین کیا فرماتے ہیں؟ توجہ سے سنو بھئی مسئلہ مشکل ہے اگلا مسئلہ بھی اسی کی طرح کا ہے وہ بھی پھر سمجھ میں آئے گا جب یہ سمجھ میں آئے گا۔ صاحبین کیا فرماتے ہیں بھئی اگر آدھے غلام مشترک کو آزاد کیا تو باقی آدھا بھی کیا ہو جائے گا؟ آزاد ہو جائے گا۔ لیکن کہتے ہیں یہ اس صورت میں کافی ہو گا کفارے کے طور پر جب کہ یہ آزاد کرنے والا کیا ہو؟ خوشحال ہو۔ وجہ یہ کہ جب یہ خوشحال ہے تو اس کا شریک باقی چونکہ دوسرے شریک کا حصہ بھی ہاتھ سے نکل گیا وہ بھی آزاد ہو گیا تو وہ اس سے ضمان لے لے گا۔ جب اس سے ضمان لے لے گا تو سارا غلام کس کی طرف سے گویا آزاد ہوا؟ زید کی طرف سے ہی آزاد ہوا: آدھا حصہ اس نے خود آزاد کیا تھا، آدھا خود بخود آزاد ہو گیا لیکن عمرو نے اس سے کیا لے لیا اس کا؟ ضمان، کیونکہ یہ خوشحال ہے مال ہے اس کے پاس تو عمرو کو یہ ضمان دے دے گا تو سارا ہی غلام گویا کس کی طرف سے آزاد ہوا؟ زید کی طرف سے۔ جب سارا غلام زید کی طرف سے آزاد ہوا تو یہ کفارے کے طور پر صحیح ہو گیا بھئی۔ لیکن اگر یہ شخص تنگدست تھا پھر درست نہیں ہے۔ کیوں؟ وجہ یہ کہ جب یہ تنگدست ہے یہ آدمی تو پیسے نہیں دے سکتا لیکن اس کی وجہ سے غلام کیا ہو چکا؟ دوسرے کا حصہ خراب ہوا وہ بھی آزاد ہو گیا، تو اب اس صورت میں وہ اس غلام پر لازم ہوتا ہے کہ وہ جائے گا جا کر پیسے کما کر لا کر دے گا دوسرے ساتھی کے بقدر۔ تو جو باقی کا آزاد ہوا اس کے غلام پیسے دے گا یا پیسے نہیں دے گا؟ پیسے دے گا، تو وہ عتق علیٰ عوض ہوا۔ عتق علیٰ عوض۔ تو اس نے پورا غلام آزاد کیا؟ نہیں، نصف اس کی طرف سے آزاد ہوا اور نصف میں کیا کرے گا؟ غلام خود کوشش کر کے کما کر لا کر دے گا، تو نصف بغیر عوض کے ہوا اور نصف کس پر ہوا؟ عوض پر، تو پوری عتق رقبہ نہ پایا گیا بھئی پوری طرح۔ وجہ سمجھ میں آ گئی صاحبین کی بھئی؟ صاحبین فرماتے ہیں اگر اس نے نصف آزاد کیا اگر یہ خوشحال ہے تو یہ درست ہو جائے گا کفارے کے طور پر کیونکہ اس کا ساتھی اس سے ضمان لے لے گا تو سارا غلام اس کی طرف سے شمار ہو جائے گا، اور اگر یہ تنگدست ہے پھر تو کیا کیا جائے گا؟ غلام کما کر لا کر دے گا تو سارا غلام اس کی طرف سے تو آزاد نہیں ہوا لہذا یہ کافی نہیں کفارے کے طور پر۔
جبکہ امام صاحب فرماتے ہیں نہیں چاہے یہ خوشحال ہی کیوں نہ ہو پھر بھی کافی نہیں۔ کیوں؟ وجہ یہ کہ جب اس نے نصف حصہ آزاد کیا باقی نصف آزاد ہوا امام صاحب کے نزدیک؟ باقی نصف آزاد نہیں، لیکن اس میں نقصان آ گیا، کمی آ گئی یا نہیں آ گئی؟ آقا اس کو اب آگے کہیں بیچ سکتا ہے؟ آگے اسے بیچ نہیں سکتا تو غلام کے اندر کمی آ گئی۔ اب اس نے ضمان دیا اور ضمان دے کر غلام خرید لیا، باقی کے غلام کا بھی یہ مالک بن گیا، لیکن غلام میں کمی آ چکی تھی یا نہیں کمی آ چکی تھی؟ کمی آ چکی ہے۔ اب اس حصے کو بھی یہ آزاد کر دیتا ہے تو یہ حصہ بھی آزاد ہو گیا لیکن پوری طرح آزاد ہوا یا کچھ کمی کے ساتھ آزاد ہوا؟ کچھ کمی کے ساتھ، تو پوری طرح غلام آزاد نہیں ہوا۔ کامل طور پر اس کی طرف سے آزادی نہیں پائی گئی یا یوں کہیں کامل طور پر اس کی طرف سے آزاد کرنا نہیں پایا گیا بھئی، غلام میں کچھ کمی آ چکی تھی۔ پہلا نصف تو پورا کامل آزاد ہو گیا لیکن دوسرے نصف میں فوراً ہی کیا آ گئی؟ کمی آ گئی۔ اب یہ ضمان دے بھی دے وہ کمی دور ہو سکتی ہے؟ وہ کمی تو دور نہیں ہو سکتی تو گویا کچھ حصہ ویسے ہی چلا گیا۔ کچھ حصہ ویسے ہی چلا گیا، اب اس نے اس نصف کو بھی آزاد کر دیا لیکن کچھ حصہ تو ویسے ہی جا چکا تھا وہ جو نقصان آیا تھا۔ سمجھ میں آیا؟ اور وہ نقصان اس کی ملکیت میں آیا تھا یا دوسرے شخص کی ملکیت میں آیا تھا؟ دوسرے کی، ابھی تو اس نے ضمان نہیں دیا تھا بھئی۔ اس نے جیسے ہی اپنے حصے کو آزاد کیا فوراً دوسرے کے حصے میں کیا آ گیا؟ نقصان آ گیا اور اس وقت دوسرے حصے کا مالک کون ہے؟ دوسرا ساتھی ہے، تو کمی جب آئی دوسرا اس کا مالک تھا تو لہذا اب یہ اس کا ضمان دے بھی دے تو پورا نصف اس کے پاس یوں سمجھیں گے نہیں آیا کچھ کمی کے ساتھ آیا، تو کچھ کمی کے ساتھ ہی دوسرے حصے کو اس نے آزاد کیا۔ پہلا حصہ پوری طرح ہو گیا دوسرے حصے میں کمی آ گئی تو لہذا پورا غلام آزاد کرنا اس کی طرف سے پایا گیا؟ نہیں بھئی۔ اگرچہ یہ پیسے پورے ہی دے، اس کا اعتبار نہیں ہے بھئی۔ زید کا حصہ کتنا تھا؟ کتنے میں خریدا تھا غلام؟ ایک لاکھ کا، زید کا حصہ تھا پچاس ہزار، عمرو کا بھی کتنا تھا؟ پچاس ہزار، اس نے ضمان پورا پچاس ہزار ہی بے شک دے دے لیکن ضمان کی بات نہیں ہو رہی مولانا، ضمان چاہے زیادہ بھی کیوں نہ اس کو دے دے بات ہو رہی ہے پورا غلام آزاد کرنا ہے۔ آدھا جب اس نے اپنا آزاد کیا وہ تو پوری طرح آزاد ہو گیا اس میں کسی قسم کی کمی نہیں، لیکن جیسے ہی ایک حصہ آزاد ہوا دوسرے میں خود بخود کیا آ گیا؟ نقصان آ گیا یہ غلام ناقص ہو گیا کیونکہ اب اس کو آگے فروخت کرنا بھی آقا کے لیے جائز نہ رہا۔ اب یہ جو دوسرا نصف ہوا یہ ناقص رہا، تو اسے جب اس نے ضمان دے کر لے لیا اور پھر اسے آزاد کیا تو یہ جو نصف آزاد کیا یہ پورا نصف ہے یا ناقص نصف ہے؟ ناقص ہے، تو پورا غلام آزاد کرنا پایا گیا؟ پورا غلام آزاد کرنا نہیں پایا گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی اچھی طرح؟
تو یہ معنی ہے دوبارہ دیکھیے: وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدٍ مُشْتَرَكٍ عَنِ الْكَفَّارَةِ اور اگر آزاد کیا نصف عبد مشترک کو کس چیز سے؟ کفارے سے یعنی کفارے سے آزاد کیا نصف عبد مشترک کو، وَضَمِنَ قِيمَةَ بَاقِيهِ اور ضامن ہوا باقی کی قیمت کا فَأَعْتَقَهُ پس اسے بھی آزاد کر دیا، لَمْ يَجُزْ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ تو امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک جائز نہیں ہے۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ: يُجْزِيهِ اور صاحبین رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ کافی ہے۔ کب کافی ہے؟ إِنْ كَانَ الْمُعْتِقُ مُوسِرًا اگر آزاد کرنے والا خوشحال ہو کیونکہ یہ اس سے ضمان لے لے گا تو گویا سارا غلام اس کی طرف سے آزاد ہوا۔ وَإِنْ كَانَ مُعْسِرًا لَمْ يَجُزْ اور اگر یہ تنگدست ہے پھر صاحبین کے نزدیک بھی جائز نہیں کیونکہ پھر تو غلام سے کیا کی جائے گی؟ کوشش کروا کر اس سے پیسے لیں گے تو نصف تو آزاد ہوا اور نصف کا عوض لے کر آزادی آئے گی تو یہ درست نہیں۔
وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدِهِ۔ اچھا بھئی دوسری صورت آ گئی: ایک آدمی نے اپنے ہی غلام کے نصف کو پہلے آزاد کیا پھر نصف کو بعد میں آزاد کیا تو کیا یہ کفارے کے طور پر صحیح ہو جائے گا؟ اب امام صاحب فرماتے ہیں ہاں یہ کفارے کے طور پر ہو جائے گا۔ صاحبین تو اس میں بھی فرماتے تھے ہو جائے گا اس میں بھی فرماتے ہیں ہو جائے گا، لیکن امام صاحب پہلی صورت میں فرماتے تھے وہ کافی نہیں اب کیا فرماتے ہیں؟ اپنا غلام ہے پورا اپنا غلام تھا لیکن ایک دم پورا نہیں آزاد کیا بلکہ پہلے کیا کیا؟ نصف آزاد کیا پھر باقی کا نصف بھی آزاد کر دیا۔ پھر اس پہ اشکال ہوتا ہے کہ بھئی یہاں تو آزادی پوری نہیں پائی گئی، کیسے نہیں پائی گئی؟ جب آدھے کو آزاد کیا تو باقی میں کیا آ گیا؟ نقصان آ گیا، کیا آ گیا؟ کمی آ گئی۔ جب کمی آ گئی تو باقی کے نصف کو آزاد کرے گا تو پوری طرح آزادی پائی گئی یا کمی کے ساتھ؟ کمی کے ساتھ آزادی آئی تو پورا غلام اچھی طرح آزاد نہیں ہوا کچھ کمی کے ساتھ آزاد ہوا یہ درست نہیں ہونا چاہیے جیسے پہلے تھا۔ اشکال سمجھ میں آیا؟ امام صاحب فرماتے ہیں نہیں اب ہو جائے گا۔ وجہ یہ کہ اس نے جب غلام کو آزاد کیا، اپنا غلام ہے نصف آزاد کیا تو دوسرے حصے میں کمی آئی لیکن اس دوسرے حصے کا بھی یہ خود ہی مالک ہے تو یوں سمجھیں گے یہ جو کمی آئی یہ بھی آزادی کے ساتھ چلی گئی۔ کس کے ساتھ چلی گئی؟ آزادی کے ساتھ چلی گئی اور اب جو ناقص رہا اسے بھی آزاد کر دیتا ہے یہ، تو جو کمی آئی تھی وہ بھی آزادی ہی میں شمار کر لیں گے اس کو ویسے شمار نہیں کریں گے تو سارا ہی آزاد ہو گیا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ پھر اشکال ہوتا ہے اچھا یہاں آپ نے اس کمی کو آزادی میں ہی شمار کر لیا، وہاں اس کمی کو آزادی میں کیوں نہیں شمار کرتے؟ کہتے ہیں وجہ یہ کہ وہاں دوسرے حصے کا مالک کوئی اور تھا بھئی، اس کو ہم آزادی میں شمار نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے حصے میں کمی آئی ہے اور یہاں اس کا اپنا ہی غلام ہے سارا اس میں ہی کمی آئی ہے تو اپنے ہی غلام میں جو کمی آئی ہم یوں سمجھیں گے یہ بھی کدھر چلا گیا؟ آزادی میں چلا گیا یہ حصہ، جبکہ ادھر دوسرے ساتھی کے حصے میں کمی آئی۔ بھئی آزاد کرنا اس پہ ضروری تھا یا اس پہ ضروری تھا؟ اس پہ، تو اس میں اس کے حصے میں کمی آئی ہے وہ اس کی طرف سے ہم شمار کر سکتے ہیں؟ وہ کمی اس شخص کی طرف سے شمار نہیں ہو سکتی، وہ اس کی طرف سے تو شمار کر سکتے ہیں آپ لیکن آزاد کرنا تو اس پہ ضروری تھا۔ تو وہاں ملکیت غیر کی تھی اس لیے اس آدمی کی طرف سے وہ حصہ آزادی میں شمار نہیں کر سکتے، یہاں ساری ملکیت اسی کی ہے لہذا اسی کی طرف سے کیا کر لیں گے آزادی کے اندر شمار کر لیں گے۔ فرق اچھی طرح سمجھ میں آ گیا؟ تو کہتے ہیں وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدِهِ عَنْ كَفَّارَتِهِ اور اگر آزاد کیا اپنے نصف غلام کو عَنْ كَفَّارَتِهِ أَيْ كَفَّارَةِ الظِّهَارِ ظہار کے کفارے سے یعنی سارا غلام ہی اپنا ہے اس کے نصف کو آزاد کر رہا ہے، ثُمَّ أَعْتَقَ بَاقِيَهُ عَنْهَا پھر باقی کو بھی اس نے آزاد کر دیا اسی ظہار کے کفارے سے جَازَ تو یہ جائز ہے بھئی۔
وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدِهِ عَنْ كَفَّارَتِهِ ثُمَّ جَامَعَ الَّتِي ظَاهَرَ مِنْهَا۔ صورت مسئلہ یہ: اب اپنا ہی ایک غلام تھا، اس نے آدھے کو آزاد کر دیا۔ آدھے کو آزاد کرنے کے بعد بیوی کے ساتھ صحبت کر لی اور پھر باقی کے آدھے کو آزاد کیا، تو کیا یہ کفارے کے طور پر صحیح ہو جائے گا؟ امام صاحب فرماتے ہیں نہیں یہ کفارے کے طور پر صحیح نہیں ہو گا۔ کیوں؟ وجہ یہ مولانا کہ وہاں شرط تھی کہ پورا غلام صحبت سے پہلے آزاد کرنا ہے، صحبت سے پہلے: فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا پس گردن کا آزاد کرنا ہے قبل اس کے کہ دونوں صحبت کریں۔ تو صحبت کرنے سے پہلے پورے غلام کا آزاد کرنا ضروری ہے اور یہاں تو صحبت سے پہلے کتنا غلام آزاد ہوا؟ نصف، اور باقی کا نصف تو صحبت کے بعد آزاد ہوا لہذا یہ درست نہیں۔ مسئلہ سمجھ میں آیا؟ کہتے ہیں وَإِنْ أَعْتَقَ نِصْفَ عَبْدِهِ عَنْ كَفَّارَتِهِ اور اگر اس نے آزاد کیا اپنے نصف غلام کو کفارہ ظہار سے ثُمَّ جَامَعَ الَّتِي ظَاهَرَ مِنْهَا پھر اس نے صحبت کر لی اپنی اس بیوی سے جس کے ساتھ ظہار کیا تھا ثُمَّ أَعْتَقَ بَاقِيَهُ پھر باقی غلام کو بھی آزاد کر دیا، لَمْ يَجُزْ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ تو امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک جائز نہیں ہے۔
فَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمُظَاهِرُ مَا يُعْتِقُهُ پس اگر نہ پائے ظہار کرنے والا مَا ایسی چیز کو يُعْتِقُهُ جسے وہ آزاد کرے یعنی ایسا کوئی غلام یا باندی اسے نہ ملے، فَكَفَّارَتُهُ صَوْمُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تو پھر ظہار کا کفارہ جو ہے وہ دو ماہ کے روزے ہیں لگاتار بھئی، دو ماہ کے لگاتار روزے ہیں لَيْسَ فِيهِمَا شَهْرُ رَمَضَانَ وَلَا يَوْمُ الْفِطْرِ وَلَا يَوْمُ النَّحْرِ وَلَا أَيَّامُ التَّشْرِيقِ ایسے دو مسلسل مہینوں کے روزے کہ ان دونوں کے درمیان رمضان کا مہینہ بھی نہ ہو، یوم الفطر یعنی عید الفطر کا دن بھی نہ ہو وَلَا يَوْمُ النَّحْرِ یعنی عید الاضحی کا دن بھی نہ ہو اور نہ ایام تشریق ہوں۔ سمجھ میں آیا؟ بیچ میں رمضان بھی نہ آتا ہو اس لیے کہ دو ماہ کے روزے لگاتار رکھنے ہیں اور رمضان میں ظہار کے کفارے کے روزے نہیں، رمضان میں صرف رمضان ہی کے روزے رکھ سکتا ہے کسی اور چیز کے نہیں، وہ نیت بھی کرے ظہار کے کفارے کے روزے کی پھر بھی روزہ رمضان ہی کا ہو گا تو رمضان بھی بیچ میں نہ آئے۔ اسی طرح عید الفطر، عید الاضحی اور ایام تشریق بھی یعنی گیارہویں، بارہویں، تیرہویں ذی الحجہ یہ بھی بیچ میں نہ آئیں اس لیے کہ ان ایام میں شریعت نے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے بھئی۔ تو ان ایام میں روزہ رکھنے سے شریعت نے منع فرمایا ہے تو اگر روزہ رکھتا ہے تو روزہ ہو تو جاتا ہے لیکن ناقص روزہ ہوتا ہے کامل نہیں رہتا حالانکہ کفارے کے طور پر کس قسم کے روزے رکھنا ضروری؟ جو کامل ہونے چاہئیں ان میں کسی قسم کا نقصان اور کمی نہیں ہونی چاہیے۔
فَإِنْ جَامَعَ الَّتِي ظَاهَرَ مِنْهَا فِي خِلَالِ الشَّهْرَيْنِ لَيْلًا عَامِدًا أَوْ نَهَارًا نَاسِيًا اِسْتَأْنَفَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ۔ بھئی یاد رکھیے یہ جو روزے رکھنے ہیں یہاں پر بھی قرآن میں قید اللہ نے ذکر فرمائی ہے مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا قبل اس کے کہ دونوں کیا کریں؟ صحبت کریں، تو لہذا ان دو ماہ کے روزوں کا بھی صحبت سے پہلے ہونا ضروری۔ پس اگر یہ درمیان میں بھول کر بھی صحبت کر لے تو بھی نئے سرے سے روزے رکھنا پڑیں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ کہتے ہیں فَإِنْ جَامَعَ الَّتِي ظَاهَرَ مِنْهَا پس اگر صحبت کر لی اپنی اس بیوی سے جس سے اس نے ظہار کیا تھا فِي خِلَالِ الشَّهْرَيْنِ ان دو مہینوں کے بیچ میں لَيْلًا رات کے وقت عَامِدًا جان بوجھ کر أَوْ نَهَارًا یا دن کے وقت نَاسِيًا بھول کر، رات کو جان بوجھ کر اور دن کو بھول کر۔ سمجھ میں آیا؟ تو رات کو جان بوجھ کر اس کا یہ معنی نہیں کہ رات کو اگر بھول کر کر لے تو نئے سرے سے کرنا ضروری نہیں، یہ ویسے قید ایک ذکر کر دی بھئی صاحب قدوری نے۔ بس چاہے رات ہو یا دن خلاصہ یہ بھئی، رات ہو یا دن جان بوجھ کر کرے یا بھول کر ہر صورت میں نئے سرے سے کیا کرنا پڑیں گے روزے رکھنا پڑیں گے، تو یہ قید اتفاقی ہے مولانا عَامِدًا کی جو قید لگا دی۔ رات کے وقت جان بوجھ کر أَوْ نَهَارًا نَاسِيًا یا دن کو بھول کر اِسْتَأْنَفَ تو نئے سرے سے روزے رکھے گا، نئے سرے سے کرے عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللّٰهُ طرفین رحمہما اللہ کے نزدیک۔
وَإِنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْهَا۔ بھئی ان ساٹھ روزوں کے درمیان اگر کسی ایک دن بھی روزہ چھوڑ دیا چاہے کوئی عذر ہو چاہے عذر نہ ہو، چاہے بیماری ہی کیوں نہ ہو جائے روزہ نہیں چھوڑ سکتا، روزہ جیسے ہی چھوڑے گا پھر کیا کرنا پڑے گا نئے سرے سے روزے رکھنے پڑیں گے۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ أَفْطَرَ اور اگر افطار کیا يَوْمًا مِنْهَا ان میں سے کسی ایک دن بھی بِعُذْرٍ عذر کی وجہ سے أَوْ بِغَيْرِ عُذْرٍ یا بغیر عذر کے اِسْتَأْنَفَ تو نئے سرے سے کرے بھئی، نئے سرے سے رکھے گا۔
وَإِنْ ظَاهَرَ الْعَبْدُ لَمْ يُجْزِيهِ فِي الْكَفَّارَةِ إِلَّا الصَّوْمُ۔ بھئی غلام ہے اس نے کسی سے نکاح کیا تھا، اس نے اپنی بیوی سے ظہار کر لیا۔ کہتے ہیں بھئی غلام تو کسی چیز کا مالک نہیں تو وہ تحریر رقبہ بھی نہیں کر سکتا وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا بھی نہیں کھلا سکتا تو اس کا کفارہ صرف ساٹھ روزے ہیں۔ غلام کا کفارہ کیا ہے؟ اس کا آقا اس کی طرف سے کسی غلام کو آزاد کر دیتا ہے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دیتا ہے یہ بھی نہیں کافی، غلام کا کفارہ صرف کیا ہے؟ ساٹھ روزے رکھنا پڑیں گے۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ ظَاهَرَ الْعَبْدُ اگر ظہار کیا کسی غلام نے لَمْ يُجْزِهِ فِي الْكَفَّارَةِ تو کافی نہیں ہے اس کے لیے کفارے میں إِلَّا الصَّوْمُ مگر روزے ہی۔ فَإِنْ أَعْتَقَ الْمَوْلَى عَنْهُ اگر آزاد کر دیا اس کے آقا نے اس کی طرف سے أَوْ أَطْعَمَ یا اس کی طرف سے کھلا دیا لَمْ يُجْزِهِ تو اس کی طرف سے کافی نہیں۔
فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعِ الْمُظَاهِرُ الصِّيَامَ اگر ظہار کرنے والا طاقت نہیں رکھتا روزے رکھنے کی، سمجھ میں آیا بھئی؟ بہت بوڑھا ہو چکا ہے یا ایسا مرض ہے کہ اب ٹھیک ہونے کی امید ہی نہیں ہے، أَطْعَمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا تو کھانا کھلا دے ساٹھ مسکینوں کو۔ سمجھ میں آیا؟ کھانا کھلائے گا اور دو وقت کا بھئی ایک دن کی ان کی ضرورت پوری ہو جائے۔ کھانا بھی کھلا سکتا ہے یہ بھی درست ہے، وَيُطْعِمُ كُلَّ مِسْكِينٍ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ یا کھلا دے ہر مسکین کو نصف صاع گندم میں سے، آدھا صاع کیا دے دے ہر مسکین کو؟ گندم دے دے أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ أَوْ قِيمَةَ ذَلِكَ یا ایک صاع دے دے کھجور کا یا ایک صاع جو کا یا ان کی قیمت دے دے: گندم کی قیمت نصف صاع کی دے دے یا ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کی قیمت دے دے تو یہ درست ہے مولانا۔ فَإِنْ غَدَّاهُمْ وَعَشَّاهُمْ جَازَ قَلِيلًا كَانَ مَا أَكَلُوا أَوْ كَثِيرًا۔ بھئی اس نے یہ گندم یا جو وغیرہ دینے کی بجائے کھانا کھلایا، صبح کا بھی کھلایا اور شام کا بھی کھلایا، تو کہتے ہیں کافی ہے بس کھانا کھلا دے چاہے وہ تھوڑا کھائیں چاہے وہ زیادہ کھائیں، خوب اچھی طرح ان کو کھانا کھلا دے۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ غَدَّاهُمْ پس اگر ان کو کھانا کھلایا صبح کا وَعَشَّاهُمْ اور رات کا کھانا کھلایا جَازَ تو یہ بھی جائز ہے قَلِيلًا كَانَ مَا أَكَلُوا أَوْ كَثِيرًا چاہے تھوڑا ہو وہ جو انہوں نے کھایا یا زیادہ ہو۔
وَإِنْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا وَاحِدًا سِتِّينَ يَوْمًا أَجْزَأَهُ۔ بھئی یاد رکھو اب ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے، آدمی ساٹھ مسکین کہاں سے ڈھونڈے بھئی؟ تو اب کیا کرے بھئی؟ مثلاً ایک مسکین ہے یا دو ہیں یا تین ہیں یا چار ہیں تو کیا ان کو ہی دے دے سارا اکٹھا تو درست ہے؟ کہتے ہیں نہیں، ایک مسکین کو جتنا بھی سارا چاہے ایک دن کے اندر دے دو وہ ایک دن کا شمار ہو گا۔ اگر ایک مسکین کو ہی دینا چاہتے ہو تو ہر روز الگ الگ کر کے دیتے رہو ساٹھ دن تک بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یا تو ساٹھ مسکین ہیں تو وہ ساٹھ افراد الگ الگ ہیں ہر ایک کو دے دو پورا ہو گیا ایک ہی دن میں سارا ہو گیا۔ تو ایک دن میں ایک دن سے زیادہ کا حصہ نہیں دے سکتا ایک مسکین کو۔ اب اگر دس مسکین ہیں تو روز ان میں سے ایک ایک دن کا کیا کرے؟ حصہ دے، اگلے دن پھر دے اگلے دن پھر، چھ دن میں پورا ہو جائے گا۔ دس مسکین ہیں نا چھ دن میں دے۔ اور اگر چھ چھ دن کا ہر ایک کو ایک ہی دن دے دیا تو یہ کتنا شمار ہو گا؟ ایک ایک دن کا شمار ہو گا، یوں سمجھا جائے گا کہ اس نے دس مسکینوں کو ایک ہی دن کا کھانا کھلایا ہے، باقی پانچ دنوں کا ابھی بھی باقی ہے حق۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں وَإِنْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا وَاحِدًا سِتِّينَ يَوْمًا أَجْزَأَهُ اور اگر اس نے کھانا کھلایا ایک ہی مسکین کو ساٹھ دن تک تو یہ بھی اس کے لیے کافی ہے۔ وَإِنْ أَعْطَاهُ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ لَمْ يُجْزِهِ إِلَّا عَنْ يَوْمِهِ اور اگر اس نے دے دیا ایک ہی دن کے اندر ایک مسکین کو لَمْ يُجْزِهِ تو یہ اس کے لیے کافی نہیں ہے إِلَّا عَنْ يَوْمِهِ مگر اس کے اسی دن سے، گویا ایک ہی دن کا اس نے دیا ایک مسکین کو۔
وَإِنْ قَرِبَ الَّتِي ظَاهَرَ مِنْهَا فِي خِلَالِ الْإِطْعَامِ لَمْ يَسْتَأْنِفْ۔ اچھا بھئی غلام آزاد کرنے میں بھی آپ نے پڑھا کہ صحبت سے پہلے پورا غلام آزاد کرنا ضروری، روزوں میں بھی آپ نے پڑھا کہ پورے روزے رکھنے سے پہلے صحبت نہیں کر سکتا ساٹھ روزوں کا بھی صحبت سے پہلے ہونا ضروری۔ لیکن اگر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا رہا ہے مثلاً ایک ہی مسکین کو روز کھانا کھلا رہا ہے، درمیان میں کسی دن اس نے صحبت کر لی تو کیا اب نئے سرے سے کھلائے گا؟ کہتے ہیں نہیں بھئی یہ اسے کرنا نہیں چاہیے تھا، اسے صحبت بعد میں ہی کرنی چاہیے کیونکہ ابھی کفارہ پورا نہیں ہوا لیکن اگر اس نے صحبت کر لی تو نئے سرے سے کھانا نہیں کھلائے گا اسی کو جاری رکھے۔ اسی کو کیا کرے؟ جاری رکھے۔ بھئی کیوں؟ یہاں تو صحبت اس نے کر لی اور ابھی پوری طرح ساٹھ مسکینوں کو کھانا نہیں کھلایا! کہتے ہیں بھئی وجہ یہ کہ تحریر رقبہ میں بھی قرآن میں قید موجود ہے مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا کہ گردن آزاد کرے قبل اس کے کہ دونوں باہم کیا کریں؟ صحبت۔ ساٹھ روزوں میں بھی وہاں بھی قید موجود ہے قرآن کے اندر مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا قبل اس کے کہ دونوں کیا کریں باہم صحبت کریں اس سے پہلے کیا ضروری ہے ساٹھ روزے، لیکن ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کا جہاں ذکر ہے وہاں مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا کی قید موجود نہیں، تو لہذا اس کے مطابق ہم چلیں گے اور وہاں قید نہیں ہے تو یہاں بھی ہم قید نہیں لگائیں گے کہ یہ اطعام ستین مسکین جو ہے یہ صحبت سے پہلے ہونا ضروری نہیں۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ قَرِبَ الَّتِي ظَاهَرَ مِنْهَا، قَرِبَ يَقْرَبُ کے معنی میں نے بتلایا تھا صحبت کرنے کے: اور اگر صحبت کر لی خاوند نے اپنی اس بیوی سے جس سے ظہار کیا تھا فِي خِلَالِ الْإِطْعَامِ کھانا کھلانے کے درمیان میں ہی لَمْ يَسْتَأْنِفْ تو نئے سرے سے نہیں کرے گا یہی کافی ہے۔
وَمَنْ وَجَبَتْ عَلَيْهِ كَفَّارَتَا ظِهَارٍ۔ صورت یہ ایک آدمی کی دو بیویاں تھیں، اس نے دونوں سے ظہار کر لیا۔ کیا کر لیا؟ دونوں سے ظہار کر لیا۔ اب دونوں کی طرف سے ایک ایک غلام کو آزاد کرنا ضروری ہے ظہار کے کفارے کے طور پر۔ اس نے دو غلام آزاد کر دیے لیکن یہ نیت نہیں کی کہ فلاں غلام فلاں بیوی کے ظہار کے طور پر آزاد کرتا ہوں اور یہ دوسرا غلام فلاں بیوی سے جو ظہار کیا ہے اس کے طور پر، یعنی تعیین نہیں کی، تو کیا یہ درست ہو جائے گا؟ کہتے ہیں ہاں بھئی یہ کیا ہے اگرچہ اس نے تعیین نہیں کی کہ کس غلام کو کس کے ظہار کے طور پر آزاد کر رہا ہوں پھر بھی یہ درست ہو جائے گا۔ تو کہتے ہیں وَمَنْ وَجَبَتْ عَلَيْهِ كَفَّارَتَا ظِهَارٍ، كَفَّارَتَا تثنیہ ہے نون اضافت کی وجہ سے گر گیا: اور وہ شخص جس پر واجب ہوئے تھے ظہار کے دو کفارے فَأَعْتَقَ رَقَبَتَيْنِ اس نے دو گردنیں آزاد کیں یعنی دو غلام آزاد کر دیے لَا يَنْوِي لِإِحْدَاهُمَا بِعَيْنِهَا اور نیت نہیں کی ان میں سے کسی ایک کے ذریعے بھی بِعَيْنِهَا کسی معین کی، کسی معین کفارے کی نیت نہیں کی کہ کس کو کس کے کفارے میں آزاد کر رہا ہوں جَازَ عَنْهُمَا تو یہ ان دونوں سے کیا ہو جائے گا؟ دونوں کی طرف سے جائز ہو گیا درست ہو گیا، دونوں ظہار کا کفارہ ادا ہو گیا۔ وَكَذَلِكَ إِنْ صَامَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ اور اسی طرح اگر اس نے روزے رکھے چار ماہ تک بھئی أَوْ أَطْعَمَ مِائَةً وَعِشْرِينَ مِسْكِينًا یا اس نے کھانا کھلایا ایک سو بیس مسکینوں کو اور یہ نہیں تعیین کی، چار مہینے روزے رکھے یہ تعیین نہیں کی کہ پہلے والے دو مہینے کس ظہار کے کفارے پر ہیں اور دوسرے دو مہینے والے کس ظہار کے ہیں، یا ایک سو بیس مسکینوں کو کھانا کھلایا یہ تعیین نہیں کی پہلے ساٹھ مسکین کس کفارے کے ہیں اور دوسرے ساٹھ کس ظہار کے کفارے کے ہیں تو بھی جائز ہے۔
وَإِنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً وَاحِدَةً عَنْهُمَا أَوْ صَامَ شَهْرَيْنِ۔ اچھا بھئی اس آدمی نے کتنے ظہار کیے تھے؟ دو ظہار کیے۔ اس نے ایک ہی غلام آزاد کیا اور نیت نہیں کی کہ کون سے ظہار کے کفارے کے طور پر یہ آزاد کر رہا ہوں، یا اس نے دو ماہ کے روزے رکھے لیکن نیت نہیں کی کہ کون سے ظہار کے کفارے کے طور پر میں یہ کیا کر رہا ہوں؟ روزے رکھ رہا ہوں، تو کیا بعد میں تعیین کر سکتا ہے؟ کہتے ہیں ہاں بھئی جس کے لیے چاہے تعیین کر لے، تو جس بیوی کے ظہار کے لیے اس کو متعین کر دے گا اس بیوی کے ظہار کا کفارہ ہو گیا وہ حلال ہو گئی اور دوسری ابھی بھی حلال نہیں۔ تو کہتے ہیں وَإِنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً وَاحِدَةً اور اگر اس شخص نے ایک ہی گردن آزاد کی عَنْهُمَا ان دونوں ظہار سے أَوْ صَامَ شَهْرَيْنِ یا دو ماہ کے روزے رکھے كَانَ لَهُ أَنْ يَجْعَلَ ذَلِكَ عَنْ أَيَّتِهِمَا شَاءَ تو اس شخص کے لیے جائز ہے کہ کر دے اس کفارے کو عَنْ أَيَّتِهِمَا ان دونوں ظہار کے کفاروں میں سے جس کے لیے شَاءَ وہ چاہے بھئی، جس کے لیے بھی وہ چاہے۔ بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ چلیے بس مولانا۔ هٰذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللّٰهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔