Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-111

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 175
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
کِتَابُ النِّکَاحِ۔ اَلنِّکَاحُ یَنْعَقِدُ بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ بِلَفْظَیْنِ یُعَبَّرُ بِہِمَا عَنِ الْمَاضِيْ أَوْ یُعَبَّرُ بِأَحَدِہِمَا عَنِ الْمَاضِيْ وَالْآخَرِ عَنِ الْمُسْتَقْبَلِ، مِثْلُ أَنْ یَّقُوْلَ زَوِّجْنِيْ فَیَقُوْلُ زَوَّجْتُکَ۔ وَلَا یَنْعَقِدُ نِکَاحُ الْمُسْلِمِیْنَ إِلَّا بِحُضُوْرِ شَاہِدَیْنِ حُرَّیْنِ بَالِغَیْنِ عَاقِلَیْنِ مُسْلِمَیْنِ أَوْ رَجُلٍ وَّامْرَأَتَیْنِ عُدُوْلًا کَانُوْا أَوْ غَیْرَ عُدُوْلٍ أَوْ مَحْدُوْدَیْنِ فِيْ قَذْفٍ۔ کِتَابُ النِّکَاحِ بھئی۔ عربی زبان میں نکاح عقد کو کہتے ہیں بھئی، عقد۔ اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ عربی زبان میں نکاح کا معنی ہے وطی کرنا، صحبت کرنا بھئی، صحبت کرنا۔ اور اصطلاحِ شریعت میں یہ حاشیے میں آپ کی دی ہوئی ہے تعریف: ہُوَ عَقْدٌ یَّرِدُ عَلٰی مِلْکِ الْمُتْعَۃِ قَصْدًا۔ مل گیا بھئی؟ درمیان میں معنی ذکر کیا بھئی: عَقْدٌ یَّرِدُ عَلٰی مِلْکِ الْمُتْعَۃِ قَصْدًا، وہ ایسا عقد ہے جو وارد ہوتا ہے ملکِ متعہ پر قَصْدًا ارادہ کرتے ہوئے۔ وارد ہوتا ہے کیا معنی؟ یعنی فائدہ دیتا ہے ملکِ متعہ کا کہ مرد کا عورت سے نفع اٹھانا حلال ہو جاتا ہے بھئی۔ اور قَصْدًا یعنی نیت بھی یہی ہے کہ عورت کیا ہے مرد کے لیے؟ حلال ہو جائے، ملکِ متعہ یہاں پر حلال ہو جائے بھئی۔ جی، تعریف پر نشان لگا لیا بھئی؟ یاد رکھیے نکاح اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے بھئی۔ نکاح کی وجہ سے انسان کو دنیاوی اور اخروی دونوں لحاظ سے بڑے نفعے حاصل ہوتے ہیں بھئی، دنیاوی اعتبار سے بھی اور اخروی اعتبار سے بھی۔ انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ دل ایک طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور مطمئن ہو جاتا ہے بھئی۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ نفعے کے ساتھ ساتھ دنیاوی فائدہ تو ہے ہی، اخروی فائدہ بھی اللہ نے بہت رکھا ہے اس میں بھئی کہ میاں بیوی کا آپس میں بیٹھنا، باتیں کرنا، صحبت کرنا، ہر چیز پہ اللہ عظیم اجر و ثواب نصیب فرماتے ہیں۔ حتیٰ کہ میاں بیوی کا آپس میں بیٹھ کر محبت کی باتیں کرنا یہ بھی نفل نمازوں سے بہتر ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو اس کا بڑا ثواب ہے کہ انسان حرام مقامات کو چھوڑ کر کہاں پر مصروف ہے؟ حلال مقام میں بھئی، تو بہت نفع ہے اس کا بھئی۔ اور بعض احادیث میں آتا ہے بھئی کہ اہل و عیال والے ایک شخص کی دو رکعتیں بغیر اہل و عیال والے شخص کی ستر رکعتوں سے افضل ہیں بھئی۔ تو کہاں دو رکعتیں اور کہاں ستر رکعتوں بھئی! وہ دو رکعتیں ان ستر رکعتوں سے افضل ہیں۔ بلکہ ایک حدیث میں تو بیاسی کا ذکر آتا ہے کہ اہل و عیال والے ایک شخص کی دو رکعتیں بغیر اہل و عیال والے کی بیاسی رکعتوں سے افضل ہیں بھئی۔ تو کتنا زیادہ ثواب ہے مولانا! یہ تو صرف دو رکعتوں کی میں نے بات کی، آگے ساری زندگی جو ثواب پر ثواب ملتا چلا جا رہا ہے، ہر چیز میں اسی طرح زائد ثواب، کتنا زیادہ اخروی نفع ہو گیا۔ علماء نے لکھا ہے بعض حالتوں میں نکاح فرض ہوتا ہے، کبھی نکاح سنت ہوتا ہے، کبھی مکروہِ تحریمی اور حرام وغیرہ بھئی۔ اگر ایک انسان کو یقین ہے کہ میں نکاح نہیں کروں گا تو گناہ میں مبتلا ہو جاؤں گا، تو اس وقت نکاح فرض ہو جاتا ہے بھئی۔ اور عام حالت میں نکاح سنتِ مؤکدہ ہے بھئی، سنتِ مؤکدہ بھئی۔ اور اگر یہ یقین ہے کہ نکاح کے بعد میں بیوی پر ظلم وغیرہ کروں گا تو پھر مکروہِ تحریمی ہو جائے گا، اور اگر پکا یقین ہے تو پھر حرام ہے بھئی۔ تو مختلف احوال ہیں یہ بھئی۔ تو عام حالت میں نکاح کیا ہے؟ سنتِ مؤکدہ ہے بھئی۔ تو دیکھیے بھئی اب کتاب پر: اَلنِّکَاحُ یَنْعَقِدُ بِالْإِیْجَابِ وَالْقَبُوْلِ۔ نکاح منعقد ہو جاتا ہے ایجاب اور قبول کے ساتھ بھئی۔ ایجاب اور قبول کے ذریعے کیا ہوتا ہے؟ نکاح منعقد ہو جاتا ہے بھئی۔ تو پہلے جو کلام کیا جائے وہ ایجاب کہلاتا ہے اور ثانیاً جو کیا جائے وہ کیا کہلاتا ہے؟ قبول کہلاتا ہے بھئی۔ تفصیل کتاب البیع میں گزر چکی بھئی۔ تو کہتے ہیں نکاح منعقد ہو جاتا ہے ایجاب اور قبول کے ذریعے بِلَفْظَیْنِ یُعَبَّرُ بِہِمَا عَنِ الْمَاضِيْ۔ لَفْظَیْنِ نکرہ آیا اور نکرہ کے بعد فعل آیا، اور نکرہ کے بعد فعل آئے تو میں نے بتلایا تھا عموماً آپس میں کیا بنیں گے؟ موصوف صفت بنیں گے، اور موصوف صفت کا ترجمہ کیسے کرتے ہیں بھئی؟ موصوف سے پہلے ایسا کا لفظ لے آتے ہیں بھئی۔ بِلَفْظَیْنِ دو ایسے لفظوں کے ساتھ یُعَبَّرُ بِہِمَا عَنِ الْمَاضِيْ کہ جنہیں تعبیر کیا جائے عَنِ الْمَاضِيْ ماضی سے بھئی۔ ماضی کے صیغے ہونے چاہئیں بھئی، ماضی کے صیغے، سمجھ میں آیا بھئی؟ أَوْ یُعَبَّرُ بِأَحَدِہِمَا عَنِ الْمَاضِيْ وَالْآخَرِ عَنِ الْمُسْتَقْبَلِ، یا تعبیر کیا جائے ان دونوں میں سے ایک کو ماضی کے ساتھ اور دوسرے کو مستقبل کے ساتھ بھئی۔ ایک صیغہ ماضی کا ہو اور دوسرا مستقبل کا ہو تو پھر بھی نکاح منعقد ہو جائے گا بھئی۔ ماضی کی تو بات واضح ہے، ایک نے کہا میں نے تجھ سے نکاح کیا، یا ایک شخص کہتا ہے دوسرے سے میں نے آپ سے اپنی بیٹی کا نکاح کیا، اس نے کیا کہا؟ میں نے قبول کیا۔ تو دیکھو یہ ماضی کے صیغے ہیں: میں نے قبول کیا، میں نے نکاح کیا یہ بھی ماضی کا صیغہ اور میں نے قبول کیا یہ بھی ماضی کا صیغہ۔ اور اگر یوں کہے میں قبول کروں گا، یہ تو مستقبل بن گیا مولانا، اس سے نکاح منعقد نہیں بھئی، معلوم ہوا ابھی قبول نہیں کر رہا یہ تو مستقبل کا وعدہ کر رہا ہے صرف بھئی۔ أَوْ یُعَبَّرُ بِأَحَدِہِمَا عَنِ الْمَاضِيْ، یا ایک کو تعبیر کیا جائے ماضی سے اور دوسرے کو مستقبل سے بھئی۔ کیسے تعبیر کرے ایک کو ماضی اور دوسرے کو مستقبل سے؟ صاحبِ قدوری خود بتلا رہے ہیں: مِثْلُ أَنْ یَّقُوْلَ، مثال کے طور پر دونوں عقد کرنے والوں میں سے ایک کہے: زَوِّجْنِيْ تو مجھ سے نکاح کر لے، فَیَقُوْلُ تو دوسرا عقد کرنے والا کہتا ہے: زَوَّجْتُکَ میں نے تجھ سے نکاح کر لیا۔ تجھ سے کیا کر لیا؟ نکاح کر لیا۔ بات سمجھ میں آئی بھئی؟ أَنْ یَّقُوْلَ پہلا کیا آیا؟ أَنْ یَّقُوْلَ۔ یَقُوْلُ کون سا صیغہ ہے؟ واحد مذکر کا۔ اگلا دوسرا بھی آ رہا ہے فَیَقُوْلُ، دوسرا کیا کہتا ہے وہ بھی واحد مذکر کا صیغہ ہے۔ تو اشکال پیدا ہو گا آپ کے ذہن میں بھئی کہ پہلا کہہ رہا ہے مجھ سے نکاح کر لے، تو ان میں سے ایک تو مؤنث کا صیغہ ہونا چاہیے بھئی! تو جواب یہ ہے مولانا کہ یہ ضمیر راجع ہے مُتَعَاقِدٌ کو، عقد کرنے والا، اب وہ عام ہے مذکر بھی ہو سکتا ہے اور مؤنث بھی ہو سکتا ہے۔ تو ایک عقد کرنے والا کہے زَوِّجْنِيْ تو مجھ سے نکاح کر لے، فَیَقُوْلُ تو دوسرا عقد کرنے والا کہے زَوَّجْتُکَ میں نے تجھ سے نکاح کر لیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہاں یاد رکھیے ایک طرف سے امر آیا زَوِّجْنِيْ تو مجھ سے نکاح کر لے، دوسری طرف سے ماضی آیا بھئی۔ تو نکاح میں ماضی کے صیغے کا ہونا ضروری ہے، امر کے صیغے کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔ تو پھر یہاں کیسے نکاح ہوا بھئی؟ بھئی یاد رکھنا جب ایک نے کہا دوسرے سے تو مجھ سے نکاح کر لے، تو دوسرے کو گویا وکیل بنا دیا اپنی طرف سے کہ میرا نکاح اپنے ساتھ کر دو، دوسرے کو وکیل بنا دیا اس نے۔ اب دوسرے نے جب کہا نا زَوَّجْتُکَ میں نے کیا کیا؟ تجھ سے نکاح کر لیا، تو یہ کلام دونوں کی طرف سے گویا کہ اپنی طرف سے وہ کر رہا ہے نکاح اصالتاً اور دوسرے کی طرف سے وکالتاً بھئی۔ تو دونوں ایجاب و قبول اس ثانی کے اندر آ گئے۔ کس کے اندر آ گئے؟ ثانی کے اندر۔ زَوَّجْتُکَ میں ایجاب اور قبول دونوں یہاں آ گئے۔ ایجاب کیسے آیا؟ پہلے نے جو کہا تھا زَوِّجْنِيْ میرے ساتھ نکاح کر لے، امر ہے حکم دے رہا ہے نا، تو گویا اس نے وکیل بنا دیا تھا اس کو۔ کیا بنا دیا تھا؟ وکیل۔ بھئی نکاح میں وکیل بناتے ہیں، بیع و شراء میں وکیل بناتے ہیں یا نہیں بناتے؟ آپ نے گاڑی خریدنی ہے کسی اور کو کہتے ہیں جاؤ بھئی میرے لیے گاڑی خرید لو۔ اسی طرح نکاح میں بھی وکیل بناتے ہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ کہ کہتا ہے جا کر میرا فلاں سے کیا کر دو؟ نکاح کر دو، تو یہ وکیل بن کر جاتا ہے اور جا کر ادھر نکاح کروا دیتا ہے۔ تو یہاں بھی جب اس نے کہا زَوِّجْنِيْ دوسرے عقد کرنے والے سے کہا تو دوسرا اس کی طرف سے وکیل بن گیا۔ تو نکاح کے باب میں ایک ہی شخص مولانا کیا کر سکتا ہے؟ دونوں طرف کا متولی ہو سکتا ہے بھئی۔ بھئی میں نے آپ کو وکیل بنایا بھئی کہ جاؤ میرا نکاح فلاں سے کر دو، اور فلاں نے بھی آپ کو وکیل بنا دیا کہ میرا نکاح فلاں سے کر دو، تو آپ دونوں طرف سے کیا ہو گئے؟ وکیل۔ اب آپ دو گواہوں کے سامنے کہہ دیں میں نے فلاں کا فلاں سے نکاح کر دیا۔ تو دونوں ایجاب اور قبول کرنے والے دونوں کی طرف سے ایک ہی شخص کیا ہو سکتا ہے؟ وکیل ہو سکتا ہے، متولی ہو سکتا ہے بھئی۔ تو یہاں بھی اسی طرح ایک ہی متولی ہوا دونوں طرف سے، اپنی طرف سے اصالتاً اور دوسرے کی طرف سے وکالتاً۔ وَلَا یَنْعَقِدُ نِکَاحُ الْمُسْلِمِیْنَ إِلَّا بِحُضُوْرِ شَاہِدَیْنِ حُرَّیْنِ بَالِغَیْنِ عَاقِلَیْنِ مُسْلِمَیْنِ أَوْ رَجُلٍ وَّامْرَأَتَیْنِ۔ اور منعقد نہیں ہوتا مسلمانوں کا نکاح مگر دو ایسے گواہوں کی موجودگی میں حُرَّیْنِ جو کیا ہوں؟ آزاد ہوں، بَالِغَیْنِ بالغ ہوں، عَاقِلَیْنِ عاقل ہوں، مُسْلِمَیْنِ اور مسلمان ہوں، أَوْ رَجُلٍ وَّامْرَأَتَیْنِ یا ایک مرد اور دو عورتیں بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو نکاح کے باب میں ضروری ہے مولانا، یہ شرط ہے نکاح کے اندر کہ ایجاب و قبول کرتے وقت دو گواہ ضرور ہونے چاہئیں بھئی، دو گواہ کم از کم۔ اور وہ دو گواہ بھی کیسے ہوں؟ کیا بتلایا؟ حُرَّیْنِ دونوں کیا ہونے چاہئیں؟ آزاد، پہلی شرط یہ ذکر کی مولانا۔ دوسری شرط کیا لگائی؟ دونوں کیا ہوں؟ بالغ ہوں، معلوم ہوا نابالغ گواہ ہوئے تو یہ نکاح درست نہیں۔ تیسری شرط لگائی عاقل ہوں، کوئی بھی ان میں سے مجنون نہ ہو ورنہ نکاح درست نہیں۔ چوتھی شرط کیا لگائی؟ دونوں گواہ کیا ہونے چاہئیں؟ مسلمان ہونے چاہئیں بھئی، اس لیے کہ کافر کی گواہی مسلمان پر قبول نہیں بھئی۔ تو دونوں گواہ مسلمان ہونے چاہئیں بھئی۔ بعض علماء نے، یہ کتنی شرطیں ہو گئیں بھئی؟ حُرَّیْنِ بَالِغَیْنِ عَاقِلَیْنِ مُسْلِمَیْنِ، چار شرطیں۔ بعض علماء نے پانچویں شرط بھی لگائی بھئی، وہ فرماتے ہیں إِنْسَانَیْنِ بھی ہونے چاہئیں بھئی، دونوں گواہ کیا ہونے چاہئیں؟ انسان ہوں، معلوم ہوا جنات گواہ بنائے تو پھر نکاح منعقد نہیں ہو گا بھئی، لہٰذا جنات کی موجودگی میں نکاح نہیں بھئی۔ بعض علماء نے ایک چھٹی شرط بھی لگائی ہے بھئی کہ نکاح مع الجنس ہو بھئی، انسان ہے تو انسان کے ساتھ ہی نکاح ہو بھئی، معلوم ہوا جنیہ کے ساتھ نکاح درست نہیں ہے بھئی۔ تو دو ایسے گواہ ہونے چاہئیں، أَوْ رَجُلٍ وَّامْرَأَتَیْنِ یا ایک مرد اور دو عورتیں ہوں بھئی۔ صرف عورتیں ہوں، چار ہوں، دس ہوں، بارہ ہوں، پھر نکاح نہیں مولانا، کم از کم ایک مرد بھی ساتھ ہونا چاہیے بھئی، پھر نکاح ہو گا۔ عُدُوْلًا کَانُوْا أَوْ غَیْرَ عُدُوْلٍ۔ عُدُوْلٌ جمع ہے عَادِلٌ کی بھئی، وہ عادل ہوں یا غیرِ عادل ہوں۔ یہ گواہ کیا ہوں؟ عادل ہوں یا غیرِ عادل۔ بھئی آزاد، عاقل، بالغ، مسلمان ہونا تو ضروری ہے، عادل ہونا ضروری نہیں۔ عادل کس کو کہتے ہیں بھئی؟ جو کبائر سے بچتا ہو اور، کبیرہ گناہوں سے بچتا ہے اور صغیرہ گناہ بھی زیادہ نہیں کرتا بھئی، ان پر اصرار نہیں کرتا یعنی مسلسل نہیں کرتا، اور گھٹیا افعال سے بھی بچتا ہو بھئی۔ تعریف گزر چکی ہے یا نہیں گزری بھئی؟ ہاں، گھٹیا افعال سے بھی اپنے آپ کو بچاتا ہو بھئی، تو وہ عادل ہے۔ تو یہاں بتلایا بھئی عادل ہو یا عادل نہ ہو، چاہے فاسق ہی کیوں نہ ہوں دونوں گواہ، پھر بھی کیا ہو جائے گا؟ نکاح منعقد ہو جائے گا۔ تو کہتے ہیں: عُدُوْلًا کَانُوْا أَوْ غَیْرَ عُدُوْلٍ، عادل ہوں وہ گواہ یا غیرِ عادل، أَوْ مَحْدُوْدَیْنِ فِيْ قَذْفٍ یا چاہے کیا ہوں مولانا؟ محدود فی القذف ہی کیوں نہ ہوں۔ قَذْفٌ کس کو کہتے ہیں بھئی؟ تہمت لگائی بھئی، کوئی شخص کسی پر زنا کی تہمت لگاتا ہے، وہ اسے قاضی کے پاس لے گیا، قاضی نے اس سے کہا بھئی تم نے اس پر زنا کی تہمت لگائی ہے اب گواہ پیش کرو بھئی زنا پر، اگر گواہ پیش نہ کر سکے تو پھر اس کو اسی کوڑے لگائے جاتے ہیں مولانا، یہ حدِ قذف ہے۔ یہ کیا ہے؟ حدِ قذف، کہ دوسرے پر زنا کی تہمت لگائی، اتنا بڑا الزام لگایا تم نے بھئی، تو اب اس تہمت پر اس کو اسی کوڑے لگائے جائیں گے، یہ سزا اللہ کی طرف سے مقرر ہے بھئی، تو یہ حدِ قذف کہلاتی ہے، حدِ قذف۔ اور یاد رکھیے حدِ قذف والے کی گواہی قبول نہیں بھئی، اب اس کے بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یہ شخص مردود الشہادۃ ہو گیا۔ کسی مسئلے کے اندر یہ قاضی کے پاس جا کر گواہی دینا چاہتا ہے، اس کی گواہی مردود ہے مولانا، رد کی جائے گی، قبول نہیں کی جائے گی بھئی۔ تو یہاں کہہ رہے ہیں بھئی گواہ بن سکتا ہے بھئی نکاح کے باب میں چاہے أَوْ مَحْدُوْدِیْنَ فِيْ قَذْفٍ بھئی یا کیا ہوں مولانا؟ محدود فی قذف، حدِ قذف ان پر کیوں نہ لگی ہوئی ہو پھر بھی وہ گواہ بن سکتے ہیں۔ بھئی جس پر حدِ قذف لگی ہو وہ تو گواہی دے ہی نہیں سکتے بھئی کسی بھی مسئلے میں، پھر یہاں کیسے وہ گواہ بن سکتے ہیں؟ جواب مولانا: ایک ہے گواہ بننا وہ اور چیز ہے، ایک گواہی دینا وہ اور چیز ہے بھئی۔ یہاں وہ گواہ بن رہے ہیں، ان کی موجودگی میں نکاح منعقد ہو جائے گا۔ آگے اگر ضرورت پیش آئی اور قاضی کے پاس جا کر یہ نکاح ثابت کرنا پڑا، تو وہاں قاضی ان کی گواہی کو قبول نہیں کرے گا۔ ہاں تو ان کی گواہی کے رد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ قاضی نہیں کسی مسئلے میں قبول کرے گا۔ تو یہاں تو قاضی کے قبول کرنے یا نہ کرنے کی بات نہیں ہو رہی، یہاں تو صرف ابھی کیا بننا ہے؟ گواہ بننا ہے، تو گواہ بننا اور چیز ہے، گواہی دینا اور چیز ہے بھئی۔ بات سمجھ میں آئی؟ اور قرآن میں اللہ کیا فرماتے ہیں ان کے بارے میں؟ وَلَا تَقْبَلُوْا لَہُمْ شَہَادَۃً أَبَدًا بھئی، ان کی کبھی بھی گواہی قبول نہ کرو۔ ان کی گواہی کبھی بھی قبول نہ کرو۔ تو یہاں پر یہ کیا بننا چاہتے ہیں؟ گواہ بننا چاہتے ہیں۔ گواہی دیں تو گواہی تو قبول نہیں لیکن گواہ بننا چاہتے ہیں، تو کیا گواہ بن سکتے ہیں یا نہیں بن سکتے؟ کہتے ہیں گواہ بن سکتے ہیں۔ گواہ بننے کی صلاحیت ان میں ہے، سمجھ میں آیا؟ تو بھئی وہاں تو اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں وَلَا تَقْبَلُوْا لَہُمْ شَہَادَۃً أَبَدًا ان کی کبھی بھی گواہی قبول نہ کرو بھئی! جواب یاد رکھنا بھئی کہ بھئی ان میں شہادت کی اہلیت ہے جبھی تو اللہ فرما رہے ہیں ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ اگر یہ گواہ بننے کے لائق ہی نہ ہوتے تو اللہ کو یہ فرمانے کی ضرورت ہی نہیں تھی بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ معلوم ہوا ابھی بھی یہ کیا بن سکتے ہیں؟ گواہ بن سکتے ہیں۔ بھئی دیکھو، بات ابھی بھی آپ کو سمجھ میں نہیں آئی ہو گی، مثال سے بات سمجھ میں آ جائے گی۔ بھئی کسی شخص کو دکھائی دیتا ہو تو آپ کسی مسئلے میں کہتے ہیں بھئی آپ نہ دیکھو۔ کسی شخص کو بولنا آتا ہو، بول سکتا ہو، آپ اسے کہتے ہیں آپ نہ بولو۔ سمجھ میں آیا؟ ایک شخص ہے وہ نابینا ہے اسے دکھائی ہی نہیں دیتا، اسے آپ کبھی کہیں گے کہ آپ نہ دیکھو بھئی؟ جی؟ اسے کوئی بھی نہیں کہے گا۔ ایک شخص گونگا ہے بول ہی نہیں سکتا، اسے کوئی کہے گا تم نہ بولو؟ نہیں بھئی، اگر کوئی اسے اس طرح کہتا ہے تو سارے کہیں گے وہ بیچارہ تو بول ہی نہیں سکتا پھر اس کو کہہ رہا ہے نہ بولو، وہ بیچارہ تو دیکھ ہی نہیں سکتا اسے پھر کیا کہہ رہا ہے نہ دیکھو! سمجھ میں آیا؟ تو جب کسی فعل سے کسی کو روکا گیا ہے تو معلوم ہوا اس میں فعل کی صلاحیت ہے پھر اس کو روکا گیا ہے۔ جب کسی کو کہا نہ بولو معلوم ہوا وہ بول سکتا ہے جبھی تو اس کو کیا کیا جا رہا ہے؟ روکا جا رہا ہے۔ کسی کو دیکھنے کی صلاحیت ہے جبھی تو اس کو کیا کیا جا رہا ہے؟ روکا جا رہا ہے۔ تو یہاں اللہ تعالیٰ کیا فرماتے ہیں؟ یہاں اللہ جل جلالہ فرما رہے ہیں لَا تَقْبَلُوْا لَہُمْ ان کی شہادت کبھی بھی قبول نہ کرو۔ معلوم ہوا گواہ بننے کی اہلیت ہے ان کے اندر، آگے گواہی قبول کی جائے یا نہ کی جائے اس سے اللہ منع فرما رہے ہیں بھئی کہ ان میں اہلیت ہے لیکن کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ تو یہاں بھی ہمیں صرف گواہ بننے کی اہلیت کافی ہے اور اس سے نکاح ہو جائے گا۔ تو کہتے ہیں: أَوْ مَحْدُوْدِیْنَ فِيْ قَذْفٍ، یا وہ محدود ہوں قذف کے اندر۔ فَإِنْ تَزَوَّجَ مُسْلِمٌ ذِمِّیَّۃً بِشَہَادَۃِ ذِمِّیَّیْنِ جَازَ عِنْدَ أَبِيْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللہُ وَأَبِيْ یُوْسُفَ رَحِمَہُ اللہُ تَعَالٰی وَقَالَ مُحَمَّدٌ رَّحِمَہُ اللہُ لَا یَجُوْزُ إِلَّا أَنْ یُّشْہِدَ شَاہِدَیْنِ مُسْلِمَیْنِ۔ بھئی ذمی کسے کہتے ہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے؟ وہ کافر جو مسلمانوں کے وطن میں جزیہ دے کر رہتے ہیں انہیں کیا کہا جاتا ہے؟ ذمی۔ اب ایک مسلمان ہے وہ کسی ذمیہ سے نکاح کرنا چاہتا ہے۔ آگے بتلائیں گے صاحبِ قدوری کہ اہلِ کتاب ہو تو اس کے ساتھ نکاح جائز ہے، یعنی عیسائی یا یہودی عورت ہے تو اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے۔ تو اہلِ کتاب ہونا چاہیے، یعنی آسمانی دین کو تسلیم کرتے ہوں، کسی نبی کو مانتے ہوں بھئی، اللہ کی کسی کتاب کا اقرار کرتے ہوں۔ تو اس قسم کی ذمیہ ہے اس کے ساتھ مسلمان کے لیے نکاح کرنا جائز ہے۔ اب ایک مسلمان ہے وہ ذمیہ کے ساتھ کسی عیسائی عورت یا یہودیہ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہے، تو کیا اس کے اندر بھی مسلمان گواہ ہونے ضروری ہیں یا وہی عیسائی یا یہودی گواہ بن جائیں وہ بھی کافی ہیں بھئی؟ تو شیخین رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ ذمیہ کے ساتھ نکاح کے اندر ذمیوں کی گواہی بھی، یعنی وہ بھی وہاں پر حاضر ہو گئے تو ان کی موجودگی میں بھی کیا ہو جائے گا؟ نکاح منعقد ہو جائے گا۔ جبکہ امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں نہیں بھئی نہیں، گواہ کیا ہونے چاہئیں؟ مسلمان ہی ہونے چاہئیں بھئی۔ کہتے ہیں: فَإِنْ تَزَوَّجَ مُسْلِمٌ ذِمِّیَّۃً بِشَہَادَۃِ ذِمِّیَّیْنِ جَازَ، پس اگر نکاح کیا کسی مسلمان نے کسی ذمیہ عورت کے ساتھ بِشَہَادَۃِ ذِمِّیَّیْنِ دو ذمیوں کی گواہی سے، جَازَ تو یہ جائز ہے عِنْدَ أَبِيْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللہُ وَأَبِيْ یُوْسُفَ رَحِمَہُ اللہُ تَعَالٰی شیخین رحمہما اللہ کے نزدیک۔ وَقَالَ مُحَمَّدٌ رَّحِمَہُ اللہُ لَا یَجُوْزُ إِلَّا أَنْ یُّشْہِدَ شَاہِدَیْنِ مُسْلِمَیْنِ، اور امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جائز نہیں ہے مگر یہ کہ گواہ بنائے دو مسلمان گواہوں کو۔ وَلَا یَحِلُّ لِلرَّجُلِ أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِأُمِّہٖ وَلَا بِجَدَّاتِہٖ مِنْ قِبَلِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ۔ یہاں سے بتلا رہے ہیں کن کن عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے بھئی۔ شریعت نے کچھ عورتوں کے ساتھ ابد الآباد کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح کرنا حرام قرار دے دیا ہے جیسے ماں ہے، بہن ہے، بیٹی ہے وغیرہ بھئی۔ تو کن کن عورتوں کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہے وہ تفصیل بیان کر رہے ہیں بھئی۔ کہتے ہیں: وَلَا یَحِلُّ لِلرَّجُلِ أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِأُمِّہٖ، اور جائز نہیں ہے کسی آدمی کے لیے کہ وہ نکاح کرے اپنی ماں کے ساتھ، وَلَا بِجَدَّاتِہٖ اور نہ اپنی دادیوں نانیوں کے ساتھ۔ یاد رکھیے عربی میں جَدَّۃٌ کا لفظ نانی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اور دادی کے لیے بھی بھئی۔ وَلَا بِجَدَّاتِہٖ اور نہ اپنی دادیوں کے ساتھ، نانیوں کے ساتھ مِنْ قِبَلِ الرِّجَالِ مردوں کی طرف سے وَالنِّسَاءِ اور عورتوں کی طرف سے۔ مردوں کی طرف سے ہوں، مردوں کی طرف سے کیسے؟ جیسے والد کی والدہ وہ دادی ہیں، دادی کی ماں ہے، دادے کی ماں، جدات کی بات ہو رہی ہے بھئی اوپر جو ہیں اصول یعنی آدمی کے۔ تو باپ کی طرف سے جو دادیاں بن رہی ہیں، یا مِنْ قِبَلِ النِّسَاءِ یا عورتوں کی طرف سے یعنی ماں کی طرف سے: ماں کی ماں کیا ہوئی؟ نانی، یا اس سے اوپر بھئی نانی، پرنانی وغیرہ، اسی طرح دادی، پردادی وغیرہ یہ ساری کیا ہیں؟ تو ان میں سے کچھ مردوں کی طرف سے ہیں وہ دادیاں ہیں، کچھ عورت کی طرف سے وہ نانیاں بھئی۔ تو یہی بات کر رہے ہیں: وَلَا بِجَدَّاتِہٖ اور نہ اس کی دادیوں نانیوں کے ساتھ مِنْ قِبَلِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ مردوں کی طرف سے ہوں یا عورتوں کی طرف سے۔ وَلَا بِبِنْتِہٖ، اور اسی طرح کسی آدمی کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ نکاح کرے بِبِنْتِہٖ کس کے ساتھ؟ اپنی بیٹی کے ساتھ، وَلَا بِبِنْتِ وَلَدِہٖ اور نہ اپنی اولاد کی بیٹی کے ساتھ۔ یاد رکھیے وَلَدٌ کا لفظ بیٹے بیٹی، لڑکے لڑکی یا بچے بچی دونوں کو شامل ہوتا ہے۔ وَلَدٌ سے صرف بچہ نہیں مراد بلکہ بچہ اور بچی دونوں داخل ہو گئے۔ تو اپنی اولاد کی بیٹیاں، اولاد میں بیٹے بھی آ گئے بیٹیاں بھی آ گئیں، ان کی آگے بیٹیاں، تو کون کون اس میں داخل ہوئے؟ پوتیاں اور نواسیاں نیچے اس سے نیچے تک بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَلَا بِبِنْتِہٖ اور نہ اپنی بیٹی کے ساتھ، وَلَا بِبِنْتِ وَلَدِہٖ اور نہ اپنی اولاد کی بیٹیوں کے ساتھ وَإِنْ سَفَلَتْ اگرچہ نیچے تک ہی ہو، یعنی پوتیاں، پڑپوتیاں، لکڑپوتیاں، سکڑپوتیاں جو بھی ہیں، نواسیاں وغیرہ ساری آ گئیں۔ وَلَا بِأُخْتِہٖ، اور نہ ہی اپنی بہن کے ساتھ نکاح جائز ہے، وَلَا بِبَنَاتِ أُخْتِہٖ اور نہ اپنی بہن کی بیٹیوں کے ساتھ بھئی۔ بہن کی بیٹیاں کیا کہلائیں گی؟ بھانجیاں بھئی، بھانجیاں۔ سمجھ میں آیا؟ بھانجیوں کے ساتھ بھی نکاح جائز نہیں ہے بھئی کیونکہ وہ تو انسان کی اپنی اولاد کی طرح ہیں۔ وَلَا بِعَمَّتِہٖ، اور نہ اپنی پھوپھی کے ساتھ بھئی، پھوپھی بھئی باپ کی بہن بھئی۔ وَلَا بِخَالَتِہٖ، اور نہ اپنی خالہ کے ساتھ۔ وَلَا بِبَنَاتِ أَخِیْہِ، اور نہ اپنے بھئی کی بیٹیوں کے ساتھ بھئی یعنی بھتیجیوں کے ساتھ بھی کیونکہ وہ بھی کس کی طرح ہیں؟ انسان کی اپنی اولاد بیٹیوں کی طرح ہی ہیں۔ وَلَا بِأُمِّ امْرَأَتِہِ الَّتِيْ دَخَلَ بِابْنَتِہَا أَوْ لَمْ یَدْخُلْ۔ أُمُّ امْرَأَۃٍ بھئی، بیوی کی ماں، کیا کہتے ہیں اس کو اردو میں؟ ساس۔ وَلَا بِأُمِّ امْرَأَتِہٖ اور نہ اپنی ساس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے۔ کون سی ساس؟ کہتے ہیں: اَلَّتِيْ دَخَلَ بِابْنَتِہَا وہ ساس کہ اس شخص نے اس کی بیٹی کے ساتھ صحبت کی ہے أَوْ لَمْ یَدْخُلْ یا صحبت نہیں کی۔ بھئی دیکھو، ایک آدمی کا ایک عورت کے ساتھ نکاح ہوا۔ نکاح ہوتے ہی اس عورت کی ماں کیا بن گئی اس کی؟ ساس، لیکن ابھی صحبت کی ہے؟ نہیں کی۔ پھر آگے چل کر صحبت کرے گا، تو یہاں دو حالتیں آ گئیں مولانا: ایک ہے کہ صرف ابھی نکاح کیا ہو صحبت نہ کی ہو، ایک ہے کہ صحبت بھی کر لی۔ تو صاحبِ قدوری بتلا رہے ہیں کہ ساس انسان پر حرام ہو جاتی ہے، جیسے ہی نکاح کرے گا ساس ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو آپ کہیں گے ساس کے ساتھ کیسے؟ بھئی ایسے مواقع آتے رہتے ہیں بھئی، سمجھ میں آیا؟ اس کی ماں بھی جوان ہے لڑکی بھی جوان ہے، لڑکی کے ساتھ رشتہ ہوا ادھر ٹوٹا، کوئی پرواہ ہی نہیں جی چلو جی اب لڑکی کی ماں کے ساتھ نکاح کی تیاری کر رہا ہے بھئی! لیکن یاد رکھو اسلامی ضابطہ ہے مولانا سسرالی رشتوں کا احترام بھئی، عظیم احترام بھئی، کہ ایک دفعہ ایک عورت سے نکاح کر لیا تو اس عورت کے اصول و فروع سارے کیا ہو گئے اس انسان پر؟ حرام ہو گئے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اصول و فروع۔ ہاں نہیں، آگے آ رہا ہے بھئی، عورت کی اگر بیٹی تھی تو وہاں اور شرط آ جائے گی آگے، ابھی صرف ساس کی بات رکھیں بھئی یعنی اصول کی طرف بات رکھیں۔ جو ساس ہے وہ کیا ہو جائے گی؟ نکاح کرتے ہی حرام۔ وہاں صحبت کی قید ہے؟ نہیں بھئی۔ یہی بات کر رہے ہیں: وَلَا بِأُمِّ امْرَأَتِہِ الَّتِيْ دَخَلَ بِابْنَتِہَا أَوْ لَمْ یَدْخُلْ، اور نہ ہی وہ ساس کہ صحبت کی ہے اس آدمی نے اس کی بیٹی کے ساتھ یا صحبت نہیں کی۔ ساس ہے، صحبت کی ہو اس کی بیٹی سے یا صحبت نہ کی ہو، وہ بس حرام ہو گئی یعنی نکاح کرتے ہی حرام ہو گئی۔ وَلَا بِابْنَۃِ امْرَأَتِہِ الَّتِيْ دَخَلَ بِہَا، اور نہ ہی اپنی بیوی کی بیٹی کے ساتھ۔ اپنی بیوی کی بیٹی کے ساتھ۔ بھئی کسی عورت سے نکاح کیا، اس کے پہلے خاوند سے کیا ہے؟ کوئی بیٹی تھی بھئی۔ تو اس عورت کے ساتھ جب نکاح کر لیا تو نکاح کرتے ہی ساس تو حرام ہو جاتی تھی، کیا اس کی بیٹی بھی حرام ہو جاتی ہے بھئی، اب اس کو چھوڑ دیتا ہے بعد میں اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے؟ کہتے ہیں بھئی اگر اس عورت سے صحبت کر لے گا تو پھر اس کی بیٹی ہمیشہ کے لیے حرام ہو جائے گی، صرف نکاح کرنے سے وہ بیٹی ابھی حرام نہیں ہوتی۔ ساس تو کیا ہو جاتی ہے؟ نکاح کرتے ہی ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی، اب اس عورت کو چھوڑ بھی دے، ساس کے ساتھ کبھی بھی نکاح نہیں ہو سکتا۔ لیکن اس عورت کی بیٹی ہے، اس عورت کے ساتھ صرف نکاح ہوا ہے، ابھی صحبت نہیں کی، تو اس عورت کو چھوڑ دیتا ہے تو کیا اب اس کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے؟ تو اب نکاح کر سکتا ہے کیونکہ اس نے اس عورت کے ساتھ ابھی صحبت نہیں کی تھی، پہلے ہی طلاق دے دی۔ اگر صحبت کر لے گا تو اس کی بیٹی بھی کیا ہو گئی؟ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام، اب وہاں بھی نکاح کی کوئی صورت نہیں بھئی۔ وَلَا بِابْنَۃِ امْرَأَتِہِ الَّتِيْ دَخَلَ بِہَا، اور نہ اپنی اس بیوی کی بیٹی کے ساتھ اَلَّتِيْ دَخَلَ بِہَا کہ جس بیوی کے ساتھ وہ کیا کر چکا ہے؟ صحبت کر چکا ہے، سَوَاءٌ کَانَتْ فِيْ حَجْرِہٖ أَوْ فِيْ حَجْرِ غَیْرِہٖ، چاہے وہ اس عورت کی بیٹی اسی کی پرورش میں ہو یا کسی اور کی پرورش میں ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس کی پرورش میں ہو یا کسی اور کی پرورش میں۔ بس جب اس عورت سے صحبت کر لے گا، اب اس کو طلاق بھی دے دے پھر بھی اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں، وہ بیٹی جو اس کی کسی اور خاوند سے پہلے سے تھی بھئی۔ وَلَا بِامْرَأَۃِ أَبِیْہِ، اور نہ ہی اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح جائز ہے بھئی۔ بھئی اس لڑکے کے باپ کی اور بھی، ایک تو اس کی ماں ہے بھئی، اور بھی بیویاں تھیں بھئی، اس نے تین نکاح اور بھی کر رکھے تھے، تو کیا اب باپ کے طلاق دینے کے بعد یا باپ کے انتقال کے بعد اپنی سگی ماں کے علاوہ وہ جو دوسری عورتیں ہیں باپ کی ان سے نکاح کر سکتا ہے؟ نہیں بھئی، وہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا ہو چکی ہیں انسان پر؟ حرام، کیونکہ وہ سوتیلی ماں بن چکی ہے، تو وہ بھی ماں کی طرح ہی ہے، اس کے ساتھ نکاح جائز نہیں۔ تو کہتے ہیں: وَلَا بِامْرَأَۃِ أَبِیْہِ وَلَا أَجْدَادِہٖ، اور نہ اپنے باپ کی بیوی سے وَلَا أَجْدَادِہٖ اور نہ اپنے دادوں کی بیویوں سے۔ دادے بھئی اوپر اصول سیدھے چلے جائیں مولانا، سمجھ میں آیا؟ ایک تو اس کی سگی دادی ہو گی، باقی ہو سکتا ہے دادے نے اور بھی شادیاں کی ہوں، ایک تو اس کی سگی پردادی ہو گی، ہو سکتا ہے پردادے نے اور بھی شادیاں کی ہوں، تو کیا ان میں سے کسی عورت سے نکاح؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، وہ ساری بھی کس کی طرح ہیں؟ اس کی سگی دادیوں پردادیوں کی طرح ہیں بھئی، ان سے نہیں کر سکتا۔ وَلَا بِامْرَأَۃِ ابْنِہٖ، اور نہ ہی اپنے بیٹے کی بیوی سے یعنی بہو بھئی۔ بیٹے کی بیوی کے ساتھ بھی بھئی کبھی بھی نکاح جائز نہیں بھئی۔ وَلَا بَنِيْ أَوْلَادِہٖ، اور نہ اپنی اولاد، یہ بَنِيْ أَوْلَادِہٖ کا عطف ابْنِہٖ پر ہے مولانا، ابْنِہٖ پر، سمجھ میں آیا بھئی؟ اور نہ ہی اپنی اولاد کے بیٹوں کی بیویوں کے ساتھ۔ اپنی اولاد کے بیٹوں کی بیویوں کے ساتھ۔ بھئی اپنے بیٹے کی بیوی سے تو نکاح جائز نہیں، بیٹے کا اس سے ایک مرتبہ نکاح ہو گیا تو انسان پر وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا ہو گئی؟ حرام۔ اب بیٹا چھوڑ بھی دے بعد میں وہ باپ نکاح کرنا چاہتا ہے، جائز نہیں مولانا۔ اور آگے اولاد کے بیٹوں کی بیویاں۔ اولاد میں کون کون آ گئے؟ بیٹا اور بیٹی دونوں آ گئے۔ تو بیٹے کا آگے بیٹا ہے اس کی بیوی، بیٹی کا آگے بیٹا ہے اس کی بیوی، یا نیچے تک چلے جائیں مولانا، یہ بھی کیا ہیں انسان پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا ہو جاتے ہیں؟ حرام ہو جاتے ہیں۔ یہ معنی ہے وَلَا بَنِيْ أَوْلَادِہٖ، اور نہ اپنی اولاد کے بیٹوں کی بیویوں کے ساتھ۔ وَلَا بِأُمِّہٖ مِنَ الرِّضَاعَۃِ وَلَا بِأُخْتِہٖ مِنَ الرِّضَاعَۃِ۔ رِضَاعَۃٌ، رَضَاعَۃٌ دونوں طرح را پر کسرہ بھی درست ہے اور فتحہ بھی درست ہے مولانا۔ وَلَا بِأُمِّہٖ مِنَ الرَّضَاعَۃِ، اور نہ ہی اپنی رضاعی ماں کے ساتھ بھئی۔ وہ عورت جس نے کسی بچے کو دودھ پلایا تو وہ عورت بھئی اس بچے کی ماں کی طرح بن گئی، تو جیسے سگی ماں کے ساتھ نکاح جائز نہیں تھا تو یہ عورت جس نے بچے کو دودھ پلایا ہے اس کے ساتھ بھی نکاح کرنا جائز نہیں بھئی۔ وَلَا بِأُخْتِہٖ مِنَ الرَّضَاعَۃِ، اور نہ ہی اپنی رضاعی بہن کے ساتھ بھئی۔ بھئی جب وہ عورت ماں بن گئی تو اس کی بیٹی کیا بن گئی؟ اس کی رضاعی بہن بن گئی، تو اب اس کے ساتھ بھی اس لڑکے کا نکاح کرنا جائز نہیں بھئی۔ تو آدمی اپنی رضاعی ماں اور رضاعی بہن کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتا۔ یاد رکھیے رضاعت کی وجہ سے بھی وہ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام تھیں بھئی۔ یہ حدیث دی ہوئی ہے آپ کے حاشیے میں بھئی۔ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں بھئی: یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا یَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ۔ حرام ہو جاتی ہے رضاعت کی وجہ سے وہ چیز جو حرام ہوتی ہے نسب کی وجہ سے۔ حدیث مل گئی بھئی؟ رضاعت کی وجہ سے حرام ہو جاتی ہیں وہ چیزیں جو کس کی وجہ سے حرام ہیں؟ نسب کی وجہ سے۔ تو رضاعت بھی نسب کی طرح، بہت سے رشتے نکاح وہاں پر حرام ہو جاتا ہے۔ اب کون حرام ہو گا کون حرام نہیں؟ اس کے لیے ایک شعر لکھ لیجیے، قیمتی شعر ہے جس میں بڑا قیمتی ضابطہ بیان کیا گیا ہے، آپ کو دورے تک کام آئے گا بھئی، دورے تک اس شعر کو یاد رکھنا۔ لکھیے بھئی: از جانبِ شیردہ۔ از جانب، جلدی لکھو بھئی۔ از جانبِ شیردہ، شیر جیسے شیر لکھتے ہیں بھئی اسی طرح، دہ دال اور گول ہا مولانا، از جانبِ شیردہ ہمہ، ہا میم گول ہا، ہمہ لکھ لیا بھئی؟ خویش، خا واو یا شین، شوند، شین واو نون دال۔ لکھ لیا بھئی؟ یہ پہلا مصرع تھا: از جانبِ شیردہ ہمہ خویش شوند۔ و از جانبِ شیرخوار، یہ دوسرا مصرع ہے، و از جانبِ شیرخوار، شیر شین یا را، خوار خا واو الف را، زوجان ذا کے ساتھ، ذا واو جیم الف نون زوجان، و فروع فا را واو عین بھئی، فروع۔ لکھ لیا بھئی؟ بس بھئی یہ مکمل ہوا۔ از جانبِ شیردہ ہمہ خویش شوند، و از جانبِ شیرخوار زوجان و فروع بھئی۔ شیردہ: دودھ پلانے والی۔ شیر دودھ کو کہتے ہیں فارسی میں بھئی۔ از جانبِ شیردہ: دودھ پلانے والی کی جانب سے، ہمہ خویش شوند: خویش کہتے ہیں رشتہ دار، سب رشتہ دار بن جاتے ہیں۔ دودھ پلانے والی کی جانب سے سب رشتہ دار بن جاتے ہیں۔ و از جانبِ شیرخوار: اور دودھ پینے والے کی طرف سے، زوجان و فروع: میاں بیوی اور ان کے فروع بھئی۔ اور دودھ پینے والے کی جانب سے میاں بیوی اور ان کے فروع یعنی ان کی اولاد۔ ضابطہ لکھ لیا سب نے بھئی؟ اب اس کو سمجھ لو بھئی۔ بڑا قیمتی شعر ہے بھئی اس کو ہمیشہ یاد رکھنا بھئی۔ از جانبِ شیردہ ہمہ خویش شوند، دودھ پلانے والی کی جانب سے سارے رشتہ دار بن جاتے ہیں، لیکن دودھ پینے والے کی جانب سے میاں بیوی اور ان کی اولاد۔ دیکھو، ایک بچہ تھا اس نے ایک عورت کا دودھ پیا۔ تو دودھ پلانے والی کی طرف سے سارے کیا بن گئے؟ رشتہ دار۔ یہ عورت اس بچے کی کیا بن گئی؟ ماں بن گئی۔ اس عورت کی ماں اس بچے کی کیا بن گئی؟ نانی بن گئی۔ اور اس عورت کی بہن جو ہے وہ اس بچے کی کیا بن گئی؟ خالہ۔ اس عورت کی جو بیٹی ہے وہ اس بچے کی کیا بن گئی؟ بہن بن گئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو وہ سارے جو نسب کی وجہ سے جیسے رشتے بنے تھے سارے رشتے اس طرف بن جائیں گے۔ لیکن جس نے دودھ پیا اس کی طرف سے صرف میاں بیوی۔ کیا معنی میاں بیوی؟ یعنی یہ بچہ اگر لڑکا ہے، آگے چل کر یہ بڑا ہوا، بڑے ہو کر اس نے شادی کی کسی لڑکی سے، تو یہ ان کا بیٹا تھا تو لڑکی کیا بن گئی ان کی؟ بہو۔ تو اس کے لیے بھی اسی طرح سے مولانا جیسے بہو کے لیے کیا تھا؟ سسر وغیرہ رشتے حرام ہوئے تھے یا نہیں ہوئے تھے؟ یہاں بھی اسی طرح ہو جائے گا۔ آگے ان کی اولاد جو ہے وہ بھی ان کی سگی اولاد کی طرح ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو دودھ پلانے والی کی طرف سے تو سارے رشتہ دار بن گئے، لیکن دودھ پینے والے کی طرف سے سارے رشتہ دار نہیں بنے، صرف وہ جس نے دودھ پیا اور آگے اس کی اولاد۔ اگر وہ لڑکا تھا آگے کیا ہو؟ لڑکی سے شادی کی اس نے، آگے ان کی اولاد ہوئی، تو ان دونوں کے لیے، یہ جو میاں بیوی ہیں ان کے لیے اور آگے اولاد کے لیے اسی طرح رشتے، سمجھ میں آیا؟ اور اگر یہ تھی لڑکی تو آگے یہ کیا کرے گی؟ کسی لڑکے سے شادی کی، تو وہ دودھ پلانے والی اس لڑکی کی رضاعی ماں تھی، تو یہ لڑکا کیا بن گیا اس عورت کے لیے؟ وہ ماں ہے تو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوا، وہ کیا بن گئی اس کی؟ ساس بن گئی۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ وہ ساس بن گئی اس کی۔ اچھا، یہ جو دودھ پینے والا تھا اس کے بھئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ جس بچے نے دودھ پیا تھا صرف یہ اس دودھ پلانے والی کا بیٹا بن گیا، اس کے بھئی وغیرہ اور رشتوں سے کوئی فرق نہیں۔ اس دودھ پینے والے بچے کا جو بھئی ہے وہ بڑا ہوا، وہ اب اس عورت سے شادی کرنا چاہتا ہے جس نے اس کے بھئی کو دودھ پلایا، اس کے بھئی کی رضاعی ماں ہے، تو کیا اس پر بھی حرام ہوئی یا نہیں؟ کہتے ہیں نہیں بھئی، جس نے دودھ پیا اس کے لیے ماں بنی ہے، اس کے بھائیوں کے لیے ماں نہیں بنی، اس کے لیے اب بھی اجنبیہ ہے۔ تو دودھ پلانے والی کی طرف سے سارے کیا بن جاتے ہیں؟ رشتہ دار، اور دودھ پینے والے کی طرف سے صرف میاں بیوی اور ان کی اولاد، باقی بھئی وغیرہ جو کوئی ہیں ان کے وہ رشتہ دار نہیں، وہ اب بھی اجنبیوں کی طرح ہی ہیں۔ سمجھ میں آیا؟ تو رضاعی ماں کی جو بیٹی ہے وہ اس کی رضاعی بہن بن گئی، تو اس کی تو رضاعی بہن بنی، اس کے بھئی نے تو اس عورت کا دودھ نہیں پیا، اس کی رضاعی بہن نہیں، تو اس لڑکے کے لیے تو اس لڑکی سے نکاح حرام لیکن اس کے بھئی کے لیے اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔ صورت سمجھ میں آئی؟ یہ معنی ہے از جانبِ شیردہ ہمہ خویش شوند، دودھ پلانے والی کی جانب سے سارے رشتہ دار بن جاتے ہیں، و از جانبِ شیرخوار زوجان و فروع، اور دودھ پینے والے کی جانب سے میاں بیوی اور ان کی اولاد جو ہے۔ وَلَا یَجْمَعُ بَیْنَ الْأُخْتَیْنِ بِنِکَاحٍ، اور جمع نہ کرے دو بہنوں کو نکاح کے ذریعے۔ جمع نہ کرے دو بہنوں کو مولانا نکاح کے ذریعے۔ یعنی دو بہنوں کو اکٹھا نکاح میں رکھنا یہ جائز نہیں ہے بھئی۔ کہ ایک آدمی ایک ہی وقت میں دونوں بہنوں کو اپنے نکاح میں رکھے یہ جائز نہیں۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں یہ کر سکتا ہے، ایک کے ساتھ نکاح ہوا تھا بھئی، اسے طلاق دے دے، عدت جب گزر جائے اب اس کی بہن کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟ نکاح کرنا جائز۔ لیکن ایک ہی وقت میں دونوں بہنوں کو نکاح میں رکھنا یہ جائز نہیں۔ تو کہتے ہیں: وَلَا یَجْمَعُ بَیْنَ الْأُخْتَیْنِ بِنِکَاحٍ، اور جمع نہ کرے دو بہنوں کو نکاح کے ذریعے، وَلَا بِمِلْکِ یَمِیْنٍ وَّطْأً، اور نہ ملکِ یمین کے ذریعے باعتبارِ وطی کے۔ اور نہ دو بہنوں کو ملکِ یمین یعنی بطورِ باندی کے بھئی، ملکِ یمین کے ذریعے جمع نہ کرے دو بہنوں کو باعتبارِ وطی کے بھئی۔ یعنی دو بہنیں ایک شخص کی مملوکہ ہیں۔ دو بہنیں کیا ہیں ایک شخص کی؟ مملوکہ۔ یہ تو ٹھیک ہے مولانا، دو بہنیں ایک شخص کی مملوکہ ہو سکتی ہیں، یہ جائز ہے۔ لیکن اب باندی کے ساتھ آپ جانتے ہیں مالک کے لیے صحبت کرنا جائز ہوتا ہے بھئی، تو اب وہ دونوں کے ساتھ صحبت کرتا ہے یہ جائز نہیں ہے بھئی۔ جب دو بہنیں اس کی مملوکہ ہیں تو دونوں کے ساتھ اس کے لیے صحبت کرنا جائز نہیں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو ایک کے ساتھ تو صحبت کر سکتا ہے دوسری اس پر حرام ہے مولانا۔ تو یہ معنی ہے وَلَا بِمِلْکِ یَمِیْنٍ اور جمع نہ کرے دو بہنوں کو ملکِ یمین کے ذریعے وَطْأً باعتبارِ وطی کے یعنی صحبت کے اعتبار سے۔ بھئی یہ کیا وجہ ہے دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ وجہ یہ ہے مولانا کہ اس سے قطع رحمی ہوتی ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ قطع رحمی بھئی۔ بھئی ہمیں صلہ رحمی کا حکم ملا ہے، صلہ رحمی کا، قطع رحمی درست نہیں ہے بھئی، رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہاں جب دو بہنوں سے نکاح کرے گا تو دونوں ایک دوسرے کی سوکن بن گئیں، اور سوکنوں کے اندر طبعاً کیا ہوتا ہے؟ ایک دوسرے کا بغض پیدا ہوتا ہے۔ تو وہ جو دو بہنیں ان میں آپس میں محبت تھی، یہ نکاح کیا بن گیا؟ اب ان دونوں میں بغض کا سبب بن گیا، اس لیے اس کی اجازت نہیں مولانا۔ سمجھ میں آیا؟ تو دیکھو اسلام کی عظمت دیکھو مولانا، یہاں معمولی معمولی بات کی بھی، معمولی حقوق کی بھی رعایت رکھی گئی ہے کہ دو بہنوں سے بھی نکاح کرو گے تو آپس میں کیا پیدا ہو گی ان کے؟ نفرت پیدا ہو گی، لہٰذا اس کی بھی اجازت نہیں ہے بھئی۔ تو رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک ہونا چاہیے یاد رکھو ہمیشہ بھئی، حدیث میں اس پر بہت زیادہ اجر و ثواب کا ذکر آیا ہے بھئی، بہت زیادہ اجر و ثواب۔ لیکن انسان حیران ہوتا ہے بھئی آج کل ایک عام آدمی دوسرے کے اتنا پیچھے نہیں پڑتا جتنا رشتہ دار ایک دوسرے کے پیچھے پڑے ہوتے ہیں مولانا! ایک عجیب فضا بنی ہوئی ہے، دعا کرو اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمائے بھئی۔ کوئی رشتہ دار برا سلوک بھی کرتا ہے آپ اچھا سلوک کرنے کی کوشش کریں بھئی۔ اگر وہ اپنی برائی سے باز نہیں آ سکتا تو آپ اپنی اچھائی سے کیوں رکتے ہو بھئی؟ آپ کہیں میں بھی اپنی اچھائی سے کبھی باز نہیں آ سکتا، میں اچھا سلوک ہی کرتا رہوں گا، مجھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی حکم دیا ہے بھئی۔ تو پتہ نہیں پھر تو اور بھی کتنے گنا اجر بڑھ جائے گا مولانا کہ وہ برا سلوک کر رہا ہے، تکلیف پہ تکلیف دے رہا ہے اور آپ کیا کر رہے ہیں اس کے ساتھ؟ اچھا سلوک کر رہے ہیں۔ تو کہتے ہیں: وَلَا یَجْمَعُ بَیْنَ الْمَرْأَۃِ وَعَمَّتِہَا، اور جمع نہ کرے کسی عورت کو اور اس کی پھوپھی کو۔ ایک ہی آدمی ایک عورت سے نکاح کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی پھوپھی کو بھی نکاح میں لانا چاہتا ہے تو ان دونوں کو جمع کرنا جائز نہیں بھئی۔ کیونکہ علت وہی ہے مولانا، کیا ہے کہ قطع رحمی آئے گی مولانا، تعلق کا ختم کرنا، بغض اور نفرت بیچ میں آئے گی۔ تو صاحبِ قدوری فرما رہے ہیں وَلَا یَجْمَعُ بَیْنَ الْمَرْأَۃِ وَعَمَّتِہَا، جمع نہ کرے عورت اور اس کی پھوپھی کو بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ وجہ وہی ذکر کر دی کہ کیا ہوتا ہے اس سے؟ قطع رحمی کا سبب یہ بنتا ہے کیونکہ سوکنوں میں کیا ہوتا ہے عموماً بغض اور نفرت ہوتی ہے بھئی۔ تو ایک ہی آدمی ایک عورت سے نکاح کر لیتا ہے اور ساتھ ساتھ اس کی پھوپھی جو ہے عورت کی اس سے بھی نکاح کرنا چاہتا ہے، دونوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا درست نہیں ہے بھئی۔ أَوْ خَالَتِہَا، اور جمع نہ کرے عورت کو اور اس کی خالہ کو۔ ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور ساتھ ساتھ اب اس عورت کی جو خالہ ہے اس کے ساتھ بھی نکاح کرنا چاہتا ہے، یہ بھی جائز نہیں کیونکہ یہ کس چیز کا سبب ہے؟ قطع رحمی کا بھئی۔ وَلَا ابْنَۃِ أُخْتِہَا، اور اسی طرح جمع نہ کرے عورت کو اور اس کی بھانجی کو بھئی، اس کی بہن کی جو بیٹی ہے بھانجی۔ ان کو بھی آپس میں ایک شخص کا دونوں سے ایک وقت میں نکاح کرنا جائز نہیں ہے بھئی۔ وَلَا ابْنَۃِ أَخِیْہَا، اور نہ اس کی بھتیجی کو، اس کے بھئی کی بیٹی جو ہے بھئی۔ تو ایک عورت سے نکاح کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اب کس کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے؟ اس کی بھتیجی کے ساتھ، اس کے بھئی کی جو بیٹی ہے اس کے ساتھ، یہ جائز نہیں ہے۔ تو صاحبِ قدوری نے کچھ رشتے ذکر کر دیے کہ جن میں دو عورتوں کو ایک شخص کے عقد میں نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں تھا: عورت اور اس کی پھوپھی، اسی طرح عورت اور اس کی خالہ، ایک عورت اور اس کی بھانجی، یا عورت اور اس کی بھتیجی، اور اسی طرح دو بہنیں بھئی، ان میں سے کسی کو بھی ایک ہی آدمی کے تحت نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں۔ آگے آپ کو ضابطہ بتلا رہے ہیں صاحبِ قدوری بھئی کہ ایک ضابطہ یاد رکھو، اس کے بعد آپ اس ضابطے کے ذریعے خود بخود پتہ لگا سکتے ہیں کن دو عورتوں کو نکاح میں رکھنا بیک وقت جائز ہے اور کن کو بیک وقت نکاح میں رکھنا جائز نہیں۔ ضابطہ یاد رکھنا بھئی: ایسی دو عورتیں کہ ان میں سے ہر ایک کو باری باری مرد فرض کریں تو دوسری کے ساتھ اس کا نکاح جائز نہ ہوتا ہو۔ دیکھیے بھئی، اب یہ ضابطہ ہر جگہ آپ لگاتے جائیں پتہ چلتا بھی جائے گا، کچھ تو بتا دیے ذرا انہی پر لگا کر دیکھ لو۔ دو بہنیں ہیں، ایک آدمی دونوں سے نکاح کرنا چاہتا ہے، ایک ہی وقت میں ان کو اپنے عقد میں رکھنا چاہتا ہے۔ دو بہنیں ہیں تو ان دونوں میں سے ذرا ایک کو مرد فرض کرو، یہ آپس میں کیا بن گئے؟ بہن بھئی بن گئے۔ ان کا آپس میں نکاح جائز ہے؟ نہیں۔ اچھا، یہ تو ابھی ایک طرف سے ہوا ہے، دوسری طرف سے بھی دیکھو ذرا۔ اب اس ایک کو چھوڑ دو، یہ عورت ہے، دوسری کو اب ذرا مرد فرض کرو۔ اب بھی کیا بن گئے؟ بہن بھئی، اب بھی ان کا نکاح جائز نہیں۔ تو دیکھو دونوں طرف سے حرمت ہونی چاہیے پھر جمع جائز نہیں ہے، اگر دونوں طرف سے حرمت نہ آئے تو پھر جائز ہے۔ یہاں پہلے ایک بہن کو مرد فرض کیا، پھر دوسری بہن کو مرد فرض کیا، دونوں صورتوں میں آپس میں نکاح کیا ہے دونوں کا؟ حرام ہے کیونکہ دونوں آپس میں کیا ہیں؟ بھئی بہن بنتے ہیں، لہٰذا ان دونوں کو نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں ہے۔ اچھا بھئی، اب دوسری کیا مثال ذکر کی تھی؟ ایک عورت اور اس کی پھوپھی۔ اچھا، عورت کی پھوپھی کو ذرا مرد فرض کرو۔ کیا بن گئے؟ ایک عورت ہے اس کی پھوپھی ہے، یہ دو عورتیں ہیں۔ اب ذرا پھوپھی کو ذرا مرد فرض کرو، اب ان کا آپس میں کیا رشتہ بنا؟ چچا یا تایا، تو چچا تائے کا اپنی بھتیجی کے ساتھ نکاح جائز ہوتا ہے؟ نہیں جائز۔ تو دیکھو ایک طرف سے حرمت آ گئی۔ اب دوسری کو ذرا مرد فرض کرو، عورت کو کیا فرض کرو؟ مرد فرض کرو۔ اب ایک مرد ہے وہ اپنی پھوپھی سے نکاح اس کا جائز ہوتا ہے؟ نہیں، دیکھا دونوں طرف سے حرمت آ رہی ہے مولانا، معلوم ہوا ان دونوں کو نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں۔ تو اگر ایک طرف سے حرمت آئے پھر جمع کرنا جائز، دونوں طرف سے حرمت آئے پھر جمع کرنا جائز نہیں۔ تیسری صورت بناؤ بھئی۔ کون سی؟ خالہ والی بنا لو۔ ایک عورت ہے اور اس کی خالہ ہے۔ خالہ کو ذرا مرد فرض کرو بھئی، کیا بن جائے گا رشتہ؟ ماموں اور بھانجی کا، اور ماموں اور بھانجی کا نکاح جائز ہے یا جائز نہیں ہے؟ نہیں ہے، ایک طرف سے حرمت آ گئی۔ دوسری طرف سے بھی ذرا دیکھو، اس عورت کو ذرا مرد فرض کرو، تو یہ بھانجا بن گیا، بھانجے کا کس سے نکاح؟ خالہ سے جائز ہے؟ نہیں ہے جائز۔ دیکھا دونوں طرف سے حرمت آ گئی۔ ضابطہ سمجھ میں آیا اچھی طرح؟ کہ دونوں طرف سے حرمت ہونی چاہیے، ایک طرف سے حرمت کافی نہیں۔ تو کہتے ہیں: وَلَا یَجْمَعُ بَیْنَ امْرَأَتَیْنِ، اور جمع نہ کرے دو ایسی عورتوں کے بیچ لَوْ کَانَتْ کُلُّ وَاحِدَۃٍ مِّنْہُمَا رَجُلًا لَّمْ یَجُزْ لَہٗ أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِالْأُخْرٰی، کہ ان میں سے ہر ایک جو ہے اگر وہ مرد ہو تو لَمْ یَجُزْ لَہٗ جائز نہ ہو اس کے لیے أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِالْأُخْرٰی کہ وہ نکاح کرے دوسری کے ساتھ بھئی۔ دونوں میں سے ہر ایک کو کیا فرض کر لیا جائے؟ مرد، تو دوسری کے ساتھ اس کا نکاح جائز نہ ہوتا ہو، تو ایسی دو عورتوں کو نکاح میں جمع نہ کرے بھئی۔ وَلَا بَأْسَ بِأَنْ یَّجْمَعَ بَیْنَ امْرَأَۃٍ وَّابْنَۃِ زَوْجٍ کَانَ لَہَا مِنْ قَبْلُ، اور کوئی حرج نہیں ہے کہ جمع کرے ایک عورت کو اور اس کے خاوند کی بیٹی کو جو کہ اس کی پہلے سے تھی۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ دیکھو، ایک آدمی ہے، اس کی ایک بیٹی ہے، بیوی فرض کرو اس کی مر گئی۔ اب یہ شخص دوسری شادی کرتا ہے۔ اچھا، بعد میں اس آدمی نے اس عورت کو طلاق دے دی دوسری بیوی کو بھی۔ اب ایک آدمی ہے وہ اس عورت سے اور وہ جو خاوند کی پہلے والی بیٹی ہے دونوں کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے، تو کیا یہ جائز ہے یا جائز نہیں؟ وہی ضابطہ لگاؤ مولانا۔ یہ عورت تھی، اس نے ایک آدمی سے نکاح کیا، اس آدمی کی پہلے سے ہی کیا تھی؟ ایک بیٹی تھی۔ تو جب آدمی اس عورت سے نکاح کرے گا تو بیٹی کے لیے یہ ماں بن گئی، یہ عورت کیا بن گئی؟ ماں بن گئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو اب یہاں اس بیٹی کو ذرا لڑکا فرض کرو، اس کا اپنے باپ کی اس بیوی سے نکاح جائز ہو گا؟ نہیں، کیونکہ یہ اس کی سوتیلی ماں بن چکی ہے۔ ایک جانب سے حرمت آ گئی۔ دوسری طرف سے حرمت نہیں آتی مولانا۔ اس عورت کو کیا فرض کرو؟ مرد، تو اس کے لیے وہ لڑکی اجنبیہ ہے۔ کیا ہے؟ اجنبیہ، کیونکہ وہ دوسری عورت سے تھی پہلے سے بھئی، تو اس کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں بھئی۔ یہاں اگر اس عورت کو مرد فرض کریں تو اس لڑکی کے ساتھ، اس خاوند کی پہلی بیوی سے جو بیٹی ہے اس کے ساتھ حرمت نہیں آتی، نہ یہاں نسب والا کوئی تعلق ہے، نہ سسرالی کوئی رشتہ ہے، نہ کوئی اس طرح کا۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہاں ایک طرف سے حرمت آ رہی ہے، دوسری طرف سے حرمت نہیں۔ جب دونوں طرف سے حرمت نہیں آئی، ہم نے تو ضابطہ بتایا تھا دونوں طرف سے حرمت ہو پھر جمع کرنا جائز نہیں، اب یہاں ایک طرف سے حرمت آئی لہٰذا ایک شخص دونوں کو نکاح میں جمع کر سکتا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یہ معنی ہے وَلَا بَأْسَ اور کوئی حرج نہیں ہے بِأَنْ یَّجْمَعَ بَیْنَ امْرَأَۃٍ کہ جمع کرے کسی عورت کو وَابْنَۃِ زَوْجٍ اور اس کے خاوند کی بیٹی کو کَانَ لَہَا مِنْ قَبْلُ جو کہ پہلے سے ہی اس کی بیٹی ہے، یعنی پچھلی کسی عورت سے تھی۔ یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہاں ذکر ہوا کچھ رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہوئے، کچھ رضاعت وغیرہ کی وجہ سے، کچھ اور تفصیلات بیان ہوئیں۔ آپ کو ایک ضابطہ بتلا دوں وہ ضابطہ یاد رکھنا بھئی۔ یاد رکھیے نکاح سے مانع پانچ چیزیں ہیں بھئی، پانچ اسباب ہیں۔ نکاح سے مانع جو چیزیں ہیں وہ پانچ قسم پر ہیں، یوں لکھ لیجیے بھئی، بڑا قیمتی ضابطہ ہے بھئی: نکاح سے مانع چیزیں پانچ قسم پر ہیں: نمبر ایک نسب، نمبر دو سبب، نمبر تین جمع، نمبر چار حق الغیر، نمبر پانچ دین بھئی۔ تو نکاح سے موانع کتنی قسم پر ہیں؟ پانچ قسم پر ہیں۔ اول کیا ہے؟ نسب ہے، دوسرے نمبر پر سبب ہے، تیسرے نمبر پر جمع ہے، چوتھے نمبر پر حق الغیر ہے، پانچویں نمبر پر دین ہے۔ دیکھو نسب کی وجہ سے بعض اوقات نکاح حرام ہو جایا کرتا ہے جیسے ماں، بہن، بیٹی وغیرہ، پھوپھی، یہ سارے کیا ہیں؟ نسب کی وجہ سے مولانا، نسب کی وجہ سے۔ اور بعض اوقات نکاح سے مانع نسب نہیں ہوتا بلکہ سبب ہوتا ہے۔ اور سبب دو ہیں یاد رکھنا: ایک رضاعت ہے اور ایک صہریت ہے، صاد کے ساتھ۔ ایک رضاعت ہے، ایک صہریت، صاد دو آنکھوں والی ہا واو را یا اور گول تا بھئی، صہریت۔ تو سبب کتنے ہوئے؟ دو: ایک رضاعت اور ایک صہریت۔ کچھ رشتے رضاعت کی وجہ سے حرام ہو جاتے ہیں بھئی، نکاح ان سے حرام ہو جاتا ہے، جیسے کسی عورت کا بچپن میں کوئی شخص دودھ پی لے تو وہ عورت اس کی کیا بن گئی؟ ماں بن گئی، اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی۔ اس عورت کی جو بیٹی ہے وہ بھی اس بچے پر کیا ہو گئی؟ حرام ہو گئی کیونکہ اس کی رضاعی بہن بن گئی۔ تو دیکھو یہاں پر کوئی نسبی رشتہ ہے؟ نہیں۔ تو نکاح سے مانع نسب نہیں ہے بلکہ یہاں ایک سبب ہے اور وہ سبب کیا ہے؟ رضاعت ہے کہ اس بچے نے اس عورت کا دودھ پیا ہے بھئی۔ یا صہریت، صہریت کہتے ہیں سسرالی رشتہ مولانا، سسرالی رشتہ۔ بھئی آپ نے پڑھا ہے کوئی شخص کسی عورت سے جیسے ہی نکاح کرتا ہے اس کی ساس اس پر فوراً ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا بن گئی؟ حرام بن گئی۔ تو یہاں نکاح سے مانع کیا چیز ہے ساس کے ساتھ؟ نسب ہے؟ نہیں، نسبی تعلق تو کوئی نہیں ہے لیکن ایک سبب آ گیا، اور وہ سبب کیا ہے؟ صہریت ہے یعنی سسرالی رشتہ آ گیا، سسرالی رشتہ، تو اس کا بھی احترام ضروری، تو وہ نکاح سے مانع بن جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اچھا، اگلا سبب کیا ہے؟ جمع، جمع بھئی۔ کبھی کبھار جمع بھی سبب بن جاتا ہے نکاح سے مانع ہونے کا، جیسے دو بہنوں کو جمع کرنا، دو بہنوں کو ایک ہی شخص کا نکاح میں جمع کرنا۔ تو یہاں مانع کیا چیز ہے؟ جمع کرنا کہ ان دو کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں۔ تو یہاں مانع جمع ہے۔ یا اسی طرح ایک آدمی چار شادیاں کر چکا ہے، چار بیویاں ہیں اس وقت اس کی بھئی۔ اب وہ ان چاروں کو رکھتے ہوئے پانچویں کے ساتھ بھی نکاح کرنا چاہتا ہے، جائز ہو گا یا جائز نہیں بھئی؟ نہیں۔ زیادہ سے زیادہ کتنے نکاح کرنے کی اجازت ہے ایک وقت میں؟ چار، یعنی ایک وقت میں چار عورتیں آدمی اپنے نکاح میں رکھ سکتا ہے۔ ہاں، اگلی کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے تو ایک کو چھوڑ دو، پھر جب عدت گزر جائے اب تین رہ گئی ہیں تو اب پھر چوتھی کر لو۔ سمجھ میں آیا؟ ہاں، ایک وقت میں چار سے زیادہ عورتیں اپنے نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔ تو یہاں ایک آدمی کے نکاح میں پہلے سے ہی چار عورتیں ہیں، اب وہ پانچویں کے ساتھ اسی حالت میں نکاح کرنا چاہتا ہے، جائز ہو گا یا جائز نہیں؟ جائز نہیں۔ تو مانع آ گیا نکاح سے، اور وہ کیا چیز ہے مانع؟ جمع، کہ وہ جمع کر رہا ہے چار سے زائد کو، اور چار سے زائد کو تو جمع کرنا جائز نہیں۔ اور کبھی نکاح سے مانع جو ہوتا ہے وہ حق الغیر ہوتا ہے۔ چوتھا سبب کیا لکھوایا میں نے؟ حق الغیر، یعنی غیر کا حق بھئی۔ بھئی ایک شخص کی بیوی ہے، آپ اس سے نکاح کرنا چاہتے ہیں، جائز ہے یا جائز نہیں ہے؟ نہیں، جائز نہیں ہے مولانا کیونکہ اس وقت وہ کسی اور کے عقد میں ہے، کسی اور کے نکاح میں ہے۔ تو یہاں اب آپ بتائیے نکاح سے مانع کیا چیز ہوئی؟ نسب ہے؟ نہیں۔ سبب ہے، رضاعت یا سسرالی رشتہ ہے؟ نہیں۔ جمع ہے؟ نہیں۔ ہاں، کیا چیز آ گئی؟ حق الغیر، یہ عورت غیر کا حق ہے مولانا، آپ کے لیے اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ اسی طرح غیر کی معتدہ جسے اس نے طلاق دی ہے ابھی عدت کے اندر ہے، جب تک عدت کے اندر ہے اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں بھئی۔ اور کیا وجہ ہے یہاں پر؟ حق الغیر بھئی، حق الغیر۔ اور کبھی نکاح سے مانع جو ہے وہ دین ہوا کرتا ہے۔ میں نے آپ کو بتلایا کہ اہلِ کتاب عورتیں جو ہیں ان سے نکاح جائز ہے، اس کے علاوہ کوئی کافر ہے تو اس کے ساتھ نکاح جائز نہیں۔ جیسے کوئی مجوسی عورت ہے پارسی، یا ہندو عورت ہے، اس کے ساتھ مسلمان نکاح کرنا چاہتا ہے؟ نہیں بھئی، ان کے ساتھ نکاح کی کوئی صورت نہیں بھئی، الا یہ کہ یہ عورت کیا کرے؟ مسلمان ہو جائے یا اہلِ کتاب میں سے ہو جائے پھر تو نکاح جائز ہو گا ورنہ جائز نہیں۔ تو یہاں نکاح سے مانع نسب ہے؟ نہیں۔ کوئی سبب ہے، رضاعت یا صہریت؟ نہیں، وہ بھی نہیں ہے۔ جمع مانع ہے؟ نہیں، وہ بھی نہیں۔ حق الغیر مانع ہے؟ نہیں۔ تو مانع کیا چیز ہوئی؟ دین ہے۔ تو نکاح سے مانع کتنے ہوئے بھئی؟ پانچ چیزیں ہو گئیں: نسب، سبب، جمع، حق الغیر اور دین بھئی۔ دیکھا ضابطے کے تحت پانچ چیزیں آپ آرام سے یاد رکھ سکتے ہیں بھئی۔ وَمَنْ زَنٰی بِامْرَأَۃٍ حَرُمَتْ عَلَیْہِ۔ عَلَیْہَا ہے آپ کی کتابوں میں؟ عَلَیْہِ۔ عَلَیْہِ ہی ہونا چاہیے، میری کتاب میں عَلَیْہَا ہے، یہ کتابت کی غلطی ہے، عَلَیْہِ مذکر ضمیر ہونی چاہیے۔ وَمَنْ زَنٰی بِامْرَأَۃٍ حَرُمَتْ عَلَیْہِ أُمُّہَا وَابْنَتُہَا، اور جس نے زنا کیا کسی عورت سے تو حرام ہو گئی اس شخص پر اس عورت کی ماں اور اس کی بیٹی۔ کیا ہو جائے گی؟ حرام۔ بھئی آپ نے پڑھا اوپر ضابطہ: ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرتا ہے تو نکاح کرتے ہی اس عورت کی ماں یعنی اصول اس پر کیا ہو گئے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے؟ حرام، چاہے صحبت ابھی کی ہو یا صحبت نہ کی ہو۔ اور اس عورت کی بیٹی بھی اس شخص پر حرام ہو جائے گی لیکن کب؟ جب صحبت کر لے گا، وہ ابھی صحبت سے پہلے حرام نہیں۔ تو یہ سسرالی رشتے بن گئے بھئی۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ اچھا، اب ایک آدمی ہے ایک عورت سے زنا کر لیتا ہے، تو یہاں بھی اسی طرح حرمت آ جائے گی۔ جس عورت سے زنا کیا اس عورت کی ماں اس شخص پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا ہو گئی؟ حرام۔ بعد میں ایسا موقع آیا یہ آدمی اب نکاح کرنا چاہتا ہے، اس عورت کی ماں بھی ابھی جوان ہے اور اس کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے، نہیں مولانا، اب کوئی صورت نہیں، ابد الآباد کے لیے وہ عورت اس پر کیا ہو چکی ہے؟ حرام ہو چکی ہے۔ یا جس عورت سے زنا کیا اس کی کوئی بیٹی ہے، بعد میں مولانا اس کی بیٹی کے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے؟ نکاح کرنا چاہتا ہے، نہیں، جیسے ہی زنا کیا تھا یہ اس کی بیٹی، اس عورت کی جو اولاد تھی اس شخص پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا بن گئی؟ حرام ہو گئی۔ اس کو کہتے ہیں حرمتِ مصاہرت۔ کیا کہتے ہیں؟ حرمتِ مصاہرت۔ یہ بڑا نازک مسئلہ ہے مولانا، آج کل حالات بڑے خراب ہو گئے اور پتہ نہیں کتنے لوگ اس حرمت میں مبتلا ہوں گے بھئی، حرام جگہ پر، حرام بھئی۔ یاد رکھیے مولانا آپ کو باریک بات بتلاؤں گہرائی میں ذرا: کوئی مرد کسی عورت کو شہوت سے ہاتھ لگائے بھئی، درمیان میں کوئی حائل نہ ہو کپڑا وغیرہ نہیں، مثلاً عورت کے ہاتھ پر ہاتھ لگایا شہوت کے ساتھ اور ہاتھ لگانے سے اس مرد کو شہوت آئی بھئی، یا کسی عورت نے کسی مرد کو ہاتھ لگایا اور اس عورت کو شہوت آ گئی، بس جیسے ہی شہوت آئی اس مرد پر اس عورت کے اصول بھی ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئے، اس کے فروع بھی ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئے۔ مرد کے لیے عورت کی جانب یوں ہے، عورت کے لیے بھی اس مرد کی طرف سے ایسے ہی ہو گیا، اس مرد کے اصول بھی اس پر ہمیشہ کے لیے کیا ہو گئے؟ حرام۔ بعد میں اس شخص کا باپ اس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہے؟ نہیں مولانا، کبھی بھی جائز نہیں۔ یا اس شخص کا بیٹا اس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہے؟ اب کبھی بھی جائز نہیں۔ ضابطہ سمجھ میں آیا؟ کوئی شخص کسی عورت کو ہاتھ لگائے بغیر کسی حائل کے اور شہوت آ جائے، یا اگر پہلے سے شہوت تھی تو شہوت بڑھ جائے، تو اس عورت کے اصول اور فروع اس مرد پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کیا ہو گئے؟ حرام۔ یا عورت نے کسی مرد کو ہاتھ لگایا تو اس مرد کے اصول و فروع اس عورت پر ہمیشہ کے لیے کیا ہو گئے؟ حرام۔ اب حرام ہو چکے، اب حلال ہونے کی کوئی صورت نہیں ہے بھئی۔ اگر نکاح کر بھی لیتے ہیں، نکاح نہیں ہو گا، اب ساری عمر زنا تو ہو گا مولانا، وہ جائز نہیں ہے ان کا آپس میں ملنا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ بڑا نازک مسئلہ ہے، بڑا نازک مسئلہ۔ دیکھو، ایک آدمی ہے اس نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے، اتفاق سے ایک دن گھر گیا، ساس کے ساتھ ہاتھ ملایا، سفر سے آیا ساس کے ساتھ بھی کیا کیا؟ ہاتھ ملایا، ہاتھ ملاتے ہوئے شہوت آ گئی، بس مولانا بیوی ہاتھ سے نکل گئی، ابد الآباد کے لیے حرام ہو گئی! یہی حرمتِ مصاہرت ہے۔ مصاہرت کہتے ہیں اصل میں سسرالی رشتہ، حرمت کا معنی ہے احترام۔ تو سسرال جب کوئی بن جاتا ہے تو سسرالی رشتوں کا احترام ہے یہ کہ کچھ رشتے ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتے ہیں۔ جب انسان کسی عورت سے نکاح کرتا ہے تو سسرالی رشتہ قائم ہو گیا، اب اس سسرالی رشتے کے احترام میں اس عورت کی ماں اس شخص پر ہمیشہ کے لیے کیا ہو جاتی ہے؟ حرام۔ یہ کس لیے ہے بھئی؟ سسرالی رشتے کے احترام میں کہ اس کی بیٹی سے اس کا نکاح ہوا ہے تو یہ عورت بھی اس کے لیے ماں کی طرح ہی ہو گئی گویا کہ، اب اس کے ساتھ نکاح نہیں۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ یا اس عورت کے ساتھ جب صحبت کی، اس کی بیٹی بھی اس پر ہمیشہ کے لیے کیا ہو گئی؟ حرام۔ یہ ہے حرمتِ مصاہرت بھئی۔ کیا ہے؟ حرمتِ مصاہرت۔ تو یہ بڑا نازک مسئلہ ہے۔ اب دیکھو ایک آدمی میں نے مثال ذکر کر دی، گھر سفر سے آیا ساس کے ساتھ ہاتھ ملایا تو شہوت آ گئی، اس عورت جو ساس تھی اس کے اصول و فروع اس پر کیا ہو گئے ہمیشہ کے لیے؟ حرام، اور اسی کی بیٹی تو اس کے عقد میں تھی، وہ بیٹی بھی اس پر کیا ہو گئی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے؟ حرام ہو گئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ بڑا عام ایک مسئلہ ہے جس کی لوگوں کو خبر ہی نہیں بھئی۔ تو یہ عام پیش آنے والی چیز ہے یا نہیں بھئی؟ سمجھ میں آیا؟ یہ آپ لوگوں کا تو ماشاءاللہ دینی گھرانہ ہے، دین کا خیال رکھا جاتا ہے وغیرہ، عام گھروں کے اندر تو دین کا اتنا خیال نہیں بھئی، دین کی باتوں کا انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا، نماز روزے وغیرہ اس کے علاوہ اور کسی چیز کا ان کو پتہ نہیں ہوتا، بس نماز بھی اتنا پتہ ہو گا نماز پڑھنی ہے۔ تو کچھ دینی گھرانے ہیں جو دین کا خیال رکھتے ہیں، دین پر چلتے ہیں، عام لوگ تو ان باتوں کی پرواہ ہی نہیں، پتہ ہی نہیں ہوتا۔ تو وہاں اس قسم کے کتنے تعلقات پیش آتے ہیں اور پھر بیوی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی، لیکن اسے پتہ نہیں ہے، ساری عمر بیوی کو اپنے پاس ہی رکھا ہے، لیکن جتنا بھی تعلق ہے سارا زنا شمار ہو گا! کتنی خوفناک بات ہے بھئی! تو یہ ہے حرمتِ مصاہرت بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَمَنْ زَنٰی بِامْرَأَۃٍ، اور جس نے زنا کیا کسی عورت سے حَرُمَتْ عَلَیْہِ أُمُّہَا وَابْنَتُہَا، تو حرام ہو گئی اس شخص پر اس عورت کی ماں اور اس کی بیٹی۔ وَإِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہٗ طَلَاقًا بَائِنًا لَّمْ یَجُزْ لَہٗ أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِأُخْتِہَا حَتّٰی تَنْقَضِيَ عِدَّتُہَا۔ بھئی ابھی مسئلہ گزرا دو بہنوں کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنا ایک وقت میں جائز نہیں ہے۔ یاد رکھیے جب کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دیتا ہے تو طلاق دو قسم پر ہے۔ آگے طلاق کے باب میں بھی تفصیل آ جائے گی، یہاں مختصر تفصیل بیان کر دیتا ہوں مسئلے سے متعلق جو ہے۔ ایک طلاق طلاقِ رجعی کہلاتی ہے، ایک طلاق طلاقِ بائن کہلاتی ہے۔ سمجھ میں آیا؟ ایک شخص جب کسی عورت سے نکاح کرتا ہے اسے کتنی طلاقوں کا حق حاصل ہو جاتا ہے؟ تین طلاقوں کا حق حاصل ہو جاتا ہے بھئی۔ تو اب نکاح ایک ہی طلاق سے بھی ٹوٹ جاتا ہے، لوگ حماقت کرتے ہیں اکٹھی تین طلاقیں دے دیتے ہیں بعد میں پریشان ہوتے ہیں بھئی! کیونکہ تین طلاقیں دے دیں تو اس کے بعد حلالۂ شرعی کے بغیر دوبارہ اس خاوند سے اس عورت کا نکاح جائز نہیں۔ تو تین دینے کی کیا ضرورت ہے؟ نکاح ہی کو توڑنا ہے نا، طلاق ہی دینی ہے تو ایک طلاق سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے وہ کافی ہے۔ بعد میں اگر پھر ارادہ بن گیا نکاح کا تو اب جوڑ کی بھی صورت ہے کہ صرف ایک طلاق دی ہے ابھی بھی دو کا حق باقی ہے، تو دوبارہ آپس میں نکاح کر لو، کسی حلالے وغیرہ کی ضرورت نہیں۔ تو یہ بہت بڑی غلطی، لوگوں کو دیکھو طلاق کا بھی نہیں پتہ بھئی کہ کیسے طلاق دینی چاہیے بھئی! ایک طلاق کافی ہے بھئی جب نکاح کو ختم کرنا ہے، تین طلاقوں سے تو مسئلہ بڑا خراب ہو جاتا ہے، پھر اب دوبارہ ملنے کے لیے حلالۂ شرعی ضروری ہے، اس کے بغیر دوبارہ اس عورت سے نکاح اس مرد کے لیے جائز نہیں۔ تو طلاق یاد رکھیے دو قسم پر ہے: ایک طلاقِ رجعی کہلاتی ہے، ایک طلاقِ بائن کہلاتی ہے۔ طلاقِ رجعی وہ ہے جس میں خاوند کو رجوع کا حق ہوتا ہے عدت کے اندر اندر بھئی۔ یاد رکھو جب کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دیتا ہے تو اس پر عدت گزارنا ضروری ہے، وہ عورت عدت گزارے گی پھر کسی اور آدمی سے نکاح کر سکتی ہے، جب تک عدت نہیں گزارے گی کسی اور آدمی سے اس عورت کے لیے نکاح کرنا جائز نہیں بھئی۔ اور عدت کتنی ہے بھئی؟ عام عورت کی عدت تین حیض ہے مولانا۔ تین حیض وہ انتظار کرے گی، تین حیض جب پورے ہو جائیں اب وہ کسی اور سے نکاح کرنا چاہے تو نکاح کر سکتی ہے، اس سے پہلے نکاح کرنا جائز نہیں۔ اور مقصد کیا ہے بھئی؟ مقصد اس کا یہ ہے کہ تاکہ اچھی طرح پتہ لگ جائے کہ یہ جو آدمی جس نے طلاق دی ہے اس عورت کو، کہیں اس کا بچہ اس عورت کے پیٹ میں تو نہیں، کہیں یہ عورت حاملہ تو نہیں اس خاوند سے؟ تو تین حیض میں اچھی طرح پکی طرح پتہ چل جائے گا، جب حمل ہو تو حیض نہیں آتا، اور جب تین دفعہ حیض آیا معلوم ہوا اس عورت کو حمل نہیں ہے بھئی۔ ہاں تو جب تین حیض گزر جائیں گے تو اب اچھی طرح پتہ لگ گیا معلوم ہوا کہ اس خاوند کی اولاد اس عورت کے پیٹ میں نہیں ہے، اب یہ جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے۔ تو اب طلاق دو قسم پر ہے: ایک طلاقِ رجعی بھئی۔ عام طلاق، مثلاً بھئی کوئی خاوند اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ میں نے تمہیں کیا دے دی؟ طلاق دے دی، تو پھر اس صورت کے اندر یہ طلاقِ رجعی ہے۔ ہاں، اگر یوں کہے میں نے تمہیں بڑی سخت طلاق دی، تو یہ طلاقِ بائن ہو جائے گی۔ یا صاف لفظوں میں کہے میں نے تمہیں طلاقِ بائن دی، یا میں نے تمہیں بہت بڑی طلاق دی، یا میں نے تمہیں پہاڑ جتنی طلاق دی، یہ آگے آ جائیں گی مثالیں صاحبِ قدوری بھی خود ذکر کریں گے۔ سمجھ میں آیا؟ تو ایسا لفظ وغیرہ ساتھ ذکر کرتا ہے، سخت طلاق دی میں نے تمہیں، تو یہ طلاقِ بائن ہے۔ تو ایک طلاقِ بائن ہے، ایک طلاقِ رجعی۔ طلاقِ بائن دیتے ہی نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ نکاح کیا ہو جاتا ہے؟ ٹوٹ جاتا ہے۔ نکاح ٹوٹ گیا، اب عورت تین حیض گزارے گی اپنی عدت پوری کرے گی پھر جس کے ساتھ مرضی چاہے نکاح کر لے، چاہے تو اسی خاوند سے نکاح کر لے۔ کسی اور سے نکاح کرنا ہے تو عدت کے بعد کرے گی، عدت سے پہلے نہیں۔ ہاں، اسی خاوند سے پھر نکاح کرنا ہے، اس نے تو ابھی ایک طلاق دی ہے دو کا حق تو ہے، لہٰذا اسی سے دوبارہ کیا کر سکتی ہے؟ عدت کے اندر بھی نکاح کر سکتی ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ لیکن طلاقِ بائن دی ہے، ویسے نہیں واپس آ سکتی، دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا۔ کیا کرنا پڑے گا؟ دوبارہ نکاح۔ دو گواہ بٹھا لیں اور آپس میں نکاح کر لیں بھئی، آسان سا مسئلہ ہے، دونوں کیا کر لیں آپس میں؟ نکاح کر لیں۔ اور ایک طلاقِ رجعی ہے جس میں خاوند صرف یہ کہتا ہے میں نے تمہیں طلاق دی، کوئی صفت وغیرہ ساتھ ذکر نہیں کرتا، یہ طلاقِ رجعی ہے۔ اس میں بھی عورت جب عدت گزار لے گی تو نکاح ٹوٹ جائے گا، اور نکاح ٹوٹ گیا تو اب جس کے ساتھ چاہے نکاح کر لے۔ لیکن یہ چونکہ طلاقِ رجعی ہے، خاوند اس میں رجوع کر سکتا ہے، اس میں دوبارہ نکاح کی بھی نہیں ضرورت۔ عدت کے اندر اندر رجوع کا حق ہوتا ہے بھئی، عدت کے اندر اندر خاوند کہتا ہے میں رجوع کرتا ہوں، تو رجوع ہو گیا مولانا، اب عورت پھر اسی طرح اس کی بیوی بن گئی اور اب عدت کا شمار ختم، اب یہ پھر پہلے کی طرح بیوی۔ لیکن ایک طلاق تو دے چکا، کتنی باقی ہیں؟ دو، اب باقی عمر کے لیے دو رہ گئیں، جب چاہے ان کو استعمال کرے۔ تو طلاقِ رجعی میں کیا ہوتا ہے؟ عدت کے اندر اندر خاوند کیا کر سکتا ہے؟ رجوع کر لے، جب رجوع کر لیا اب نکاح نہیں ٹوٹے گا، اسی طرح اس کی بیوی ہے۔ لیکن طلاقِ بائن میں کیا ہو چکا؟ نکاح ٹوٹ چکا ہے، دوبارہ باقاعدہ کیا کرنا پڑے گا؟ نکاح کرنا پڑے گا اگر دوبارہ آپس میں اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ تو طلاقِ رجعی میں خاوند کو رجوع کا حق ہوتا ہے بھئی۔ اور رجوع، آگے صاحبِ قدوری بھی ذکر کریں گے، رجوع میں صرف منہ سے کہنا ہی ضروری نہیں ہے کہ میں رجوع کرتا ہوں، بلکہ کوئی ایسا فعل کر لیا جس سے رجوع کا پتہ چلتا ہے، رجوع پر دلالت ہوتی ہے تو بھی رجوع ہو جائے گا۔ مثلاً بیوی کو طلاقِ رجعی دی ہے اور پھر اس کے بعد اس کے ساتھ صحبت کر لی، یہ صحبت دلالت کر رہی ہے معلوم ہوا یہ کیا کر چکا ہے؟ رجوع، تو یہ صحبت رجوع پر دلالت کر رہی ہے۔ تو طلاق کتنی قسم پر ہوئی؟ دو: ایک رجعی اور ایک بائن۔ رجعی میں عدت کے اندر خاوند کیا کر سکتا ہے؟ رجوع کر سکتا ہے اور اس میں دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت نہیں، اور طلاقِ بائن میں کیا کرنا پڑتا ہے؟ دوبارہ نکاح کرنا پڑتا ہے۔ تو دیکھیے بھئی صاحبِ قدوری فرما رہے ہیں: وَإِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہٗ طَلَاقًا بَائِنًا، اور جب طلاق دی کسی شخص نے اپنی بیوی کو کون سی طلاق بھئی؟ طلاقِ بائن دے دی، لَمْ یَجُزْ لَہٗ أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِأُخْتِہَا، تو جائز نہیں ہے اس آدمی کے لیے کہ وہ نکاح کرے اس کی بہن کے ساتھ حَتّٰی تَنْقَضِيَ عِدَّتُہَا یہاں تک کہ اس عورت کی عدت گزر جائے بھئی، عدت پوری ہو جائے۔ بھئی صورتِ مسئلہ یہ ہے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا ہوا تھا، اب اس کا ارادہ ہے اس کی بہن کے ساتھ نکاح کرنے کا، لیکن اس عورت کے ہوتے ہوئے اس کی بہن کے ساتھ تو نکاح جائز نہیں۔ اب یہ آدمی اس عورت کو کیا کرتا ہے؟ طلاقِ بائن دے دیتا ہے، اور طلاقِ بائن دینے سے چونکہ نکاح ٹوٹ گیا اب فوراً کیا کرنا چاہتا ہے اس کی بہن سے؟ نکاح کرنا چاہتا ہے۔ کہتے ہیں نہیں بھئی، جب تک عدت پوری نہیں ہو جاتی اس عورت کی، اس وقت تک اس کی بہن کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں۔ کیوں نہیں جائز؟ کہتے ہیں وجہ یہ کہ نکاح ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں، من وجہ ٹوٹ چکا ہے، ایک اعتبار سے دیکھا جائے ٹوٹ چکا ہے، ایک اعتبار سے دیکھا جائے تو ابھی بھی باقی ہے۔ طلاقِ بائن دے چکا ہے نکاح ٹوٹ چکا، لیکن دیکھا جائے تو جس عورت کو طلاق ملی ہے یہ آگے ابھی نکاح کر سکتی ہے؟ نہیں، اس نے تو ابھی تین حیض گزارنے ہیں، کس وجہ سے گزارنے ہیں؟ اسی خاوند کی وجہ سے، اور اس مدت کے اندر اس عورت کو خرچہ وغیرہ دینا کس کے ذمہ ہوتا ہے؟ خاوند کے ذمہ ہوتا ہے۔ سمجھ میں آیا؟ اور چیزیں بھی نکاح کے احکام بعض ہیں، تو معلوم ہوا ابھی نکاح پوری طرح ٹوٹا نہیں۔ اگر پوری طرح ٹوٹا ہوتا تو خاوند کے ذمے اس کا خرچہ وغیرہ ہوتا؟ نہیں۔ آگے اس کے نکاح سے ممانعت ہوتی؟ نہیں۔ ہاں، جب عدت پوری ہو جائے گی پھر نکاح بالکل ختم ہو گیا۔ تو من وجہ ابھی بھی نکاح باقی ہے، بعض اعتبارات سے نکاح ابھی بھی باقی ہے۔ جب نکاح ابھی بھی باقی ہے اس عورت کے ساتھ اور اس کی بہن کے ساتھ بھی کرنا چاہتا ہے تو کیا لازم آئے گا؟ دو بہنوں کا ایک آدمی کے نکاح میں جمع کرنا لازم آئے گا، لہٰذا جائز نہیں۔ جب عدت گزر جائے پھر کیا کر سکتا ہے؟ اس کی بہن کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے۔ اور یہ صرف طلاقِ بائن میں نہیں ہے، طلاقِ رجعی میں بھی اسی طرح ہے۔ طلاقِ رجعی دے دی تو جب تک عدت نہیں گزرے گی نکاح پوری طرح ٹوٹا نہیں، جب پوری طرح ٹوٹا نہیں تو اس کی بہن کے ساتھ نکاح کرنا جائز بھی نہیں۔ تو پھر صاحبِ قدوری نے صرف طلاقِ بائن کو کیوں ذکر کیا، طلاقِ رجعی کو کیوں نہیں ذکر کیا؟ کہتے ہیں بھئی طلاقِ رجعی میں تو دوبارہ نکاح کی ضرورت ہی نہیں ہوتی، خاوند زبان سے ہی کہہ دیتا ہے میں رجوع کرتا ہوں تو کیا ہو جاتا ہے؟ رجوع ہو جاتا ہے، اور طلاقِ بائن میں تو نکاح اس طرح ٹوٹ چکا ہے کہ اب دوبارہ ملنے کے لیے کیا ضروری ہے؟ دوبارہ نکاح ضروری ہے۔ تو صاحبِ قدوری یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ طلاقِ بائن جس میں نکاح ٹوٹ چکا ہے وہاں پر عدت کے اندر جب اس کی بہن سے نکاح جائز نہیں، تو طلاقِ رجعی میں تو گویا کہ ابھی نکاح ٹوٹا ہی نہیں، جب وہاں ٹوٹا ہی نہیں تو وہاں تو بطریقِ اولیٰ کیا ہے اس کی بہن کے ساتھ نکاح جائز نہیں ہو گا۔ یہ معنی ہے مولانا: وَإِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہٗ جب طلاق دے دی کسی شخص نے اپنی بیوی کو طَلَاقًا بَائِنًا طلاقِ بائن، لَمْ یَجُزْ لَہٗ أَنْ یَّتَزَوَّجَ بِأُخْتِہَا تو جائز نہیں اس آدمی کے لیے کہ وہ نکاح کرے اس عورت کی بہن کے ساتھ حَتّٰی تَنْقَضِيَ عِدَّتُہَا یہاں تک کہ اس کی عدت گزر جائے۔ وَلَا یَجُوْزُ لِلْمَوْلٰی أَنْ یَّتَزَوَّجَ أَمَتَہٗ وَلَا الْمَرْأَۃِ عَبْدَہَا، اور جائز نہیں ہے آقا کے لیے کہ وہ نکاح کرے اپنی باندی سے اور نہ عورت کے لیے کہ وہ نکاح کرے اپنے غلام سے۔ بھئی ایک شخص ہے اس کی ایک باندی ہے، وہ باندی سے نکاح کرنا چاہتا ہے، کہتے ہیں جائز نہیں۔ باندی کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں، ہاں نکاح کرنا ہی چاہتے ہو تو اس کو پہلے آزاد کر دو پھر اس سے نکاح کر لو۔ باندی بھی ہو اور نکاح بھی کر لو، یہ درست نہیں۔ یا ایک عورت ہے اس کا ایک غلام ہے، وہ غلام سے نکاح کرنا چاہتی ہے، یہ نکاح جائز نہیں ہے، ہاں اس کو آزاد کر دو پھر کیا کر لو اس سے؟ نکاح کر لو۔ تو غلام بھی رہے اور نکاح بھی کر لے اس کے ساتھ، یہ جائز نہیں۔ وجہ یہ کہ آقا ہے کس سے نکاح کرنا چاہتا ہے؟ باندی سے۔ باندی تو ہوتی ہے مملوک، اور جب نکاح کرے گا تو اس کی بن جائے گی بیوی، اور بیوی ہوا کرتی ہے مالک، خاوند کے ساتھ منافع کے اندر مالک بن جاتی ہے یا نہیں بن جاتی؟ بیوی کے بڑے اختیارات ہیں بھئی، سمجھ میں آیا بھئی؟ تو بیوی کو بھی اختیارات دیے ہیں شریعت نے بھئی، آگے آپ تفصیل پڑھ لیں گے تو وہ ان اختیارات کی مالک ہو جایا کرتی ہے، تو خاوند اور بیوی کے منافع مشترکہ ہو جایا کرتے ہیں، تو اب آ گئی مالکیت۔ پہلے وہی عورت کیا تھی؟ مملوکہ تھی، اب کیا بن گئی ہے؟ مالکہ۔ تو مملوکہ بھی رہے مالکہ بھی ہو جائے، یہ دو چیزیں جمع نہیں ہو سکتیں۔ تو لہٰذا آزاد کرو پھر اس سے نکاح کر لو یہ درست ہے، اس کے بغیر درست نہیں۔ اسی طرح عورت ہے اپنے غلام سے نکاح کرنا چاہتی ہے تو وہ تو ہے مملوک، نکاح کرے گی تو وہ کیا بنے گا؟ مالک بنے گا بھئی، سمجھ میں آیا؟ طلاق وغیرہ اور چیزوں کا مالک بنے گا یا نہیں بنے گا بھئی؟ مالک بن جائے گا، تو ایک ہی شخص ایک وقت میں مملوک بھی ہو مالک بھی ہو، یہ درست نہیں ہے بھئی۔ تو کہتے ہیں: وَلَا یَجُوْزُ لِلْمَوْلٰی أَنْ یَّتَزَوَّجَ أَمَتَہٗ اور جائز نہیں آقا کے لیے کہ وہ نکاح کرے اپنی باندی سے وَلَا الْمَرْأَۃِ عَبْدَہَا اور نہ عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ نکاح کرے عَبْدَہَا اپنے غلام سے۔ وَیَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الْکِتَابِیَّاتِ وَلَا یَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الْمَجُوْسِیَّاتِ۔ اور جائز ہے نکاح کرنا کتابی عورتوں سے یعنی اہلِ کتاب میں سے ہے جو یعنی یہودی عیسائی ہے، وَلَا یَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الْمَجُوْسِیَّاتِ اور جائز نہیں ہے نکاح کرنا مجوسی عورتوں سے۔ مجوسی کہتے ہیں آتش پرست کو، جو آگ کی عبادت کرتے ہیں جنہیں آج کل پارسی کہتے ہیں، پارسی۔ اور جائز نہیں ہے مولانا مجوسی عورتوں سے نکاح کرنا، وَلَا الْوَثَنِیَّاتِ اور نہ بت پرست عورتوں سے، بتوں کی جو عبادت کرتی ہیں ان سے بھی نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔ وَیَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الصَّابِئَاتِ، اور صابی عورتوں سے نکاح جائز ہے إِنْ کَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِنَبِيٍّ وَّیُقِرُّوْنَ بِکِتَابٍ، اگر وہ ایمان رکھتی ہیں کسی نبی پر اور اقرار کرتی ہیں کسی کتاب کا۔ آسمانی کتاب کا کیا کرتی ہیں؟ اقرار، آسمانی دین کو مانتی ہیں صابی عورتیں تو ان سے نکاح جائز ہے، وَإِنْ کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْکَوَاکِبَ اور اگر وہ صابی ستاروں کی عبادت کرتے ہیں وَلَا کِتَابَ لَہُمْ اور ان کی کوئی آسمانی کتاب بھی نہیں، لَمْ یَجُزْ مُنَاکَحَتُہُمْ تو ان کے ساتھ باہم نکاح کرنا جائز نہیں۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں یاد رکھو کہ صابی عورتوں سے نکاح جائز ہے، صاحبین فرماتے ہیں صابی عورتوں سے نکاح جائز نہیں۔ بھئی صابی یہ ایک مذہب والے ہیں۔ امام صاحب فرماتے ہیں جائز ہے، صاحبین فرماتے ہیں جائز نہیں۔ وجہ یہ کہ اختلاف ہے ان دونوں کا: امام صاحب کیا فرماتے ہیں کہ یہ لوگ جو ہیں آسمانی دین کو مانتے ہیں صابی جو ہیں، زبور کو مانتے ہیں وغیرہ آسمانی کتاب کو، اور ستاروں کی یہ تعظیم کرتے ہیں۔ جبکہ صاحبین رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ستاروں کی عبادت کرتے ہیں تو یہ بھی بت پرستوں کی طرح ہوئے، لہٰذا ان کے ساتھ نکاح جائز نہیں۔ تو صاحبِ قدوری نے اسی لیے کہا کہ بھئی صابی کی تحقیق کر لیں آپ، اگر وہ کیا کرتے ہیں؟ آسمانی دین کو مانتے ہیں، نبی کو مانتے ہیں، کسی بھی آسمانی کتاب کو مانتے ہیں تو پھر اس صورت میں ان سے نکاح جائز ہو گا، اور اگر وہ ستاروں کی عبادت کرنے والے لوگ ہیں پھر تو یہ بت پرستوں کی طرح ہوئے، پھر ان کے ساتھ نکاح جائز نہیں۔ وَیَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الْکِتَابِیَّاتِ وَلَا یَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الْمَجُوْسِیَّاتِ وَلَا الْوَثَنِیَّاتِ وَیَجُوْزُ تَزْوِیْجُ الصَّابِئَاتِ۔ بھئی یہاں متن کے اندر تَزْوِیْجٌ کا لفظ آیا بھئی، لیکن یہاں تَزْوِیْجٌ جڑتا نہیں بھئی، یہاں تَزَوُّجٌ کا لفظ ہونا چاہیے بھئی، کتابت کی غلطی معلوم ہوتی ہے بھئی۔ کیونکہ تَزْوِیْجٌ کا معنی ہے نکاح کروانا، زَوَّجَ یُزَوِّجُ تَزْوِیْجًا کا کیا معنی ہے؟ نکاح کروانا، اور تَزَوُّجٌ بابِ تَفَعُّلٌ ہے اس کا معنی ہے نکاح کرنا۔ تو وَیَجُوْزُ تَزَوُّجُ الْکِتَابِیَّاتِ، کتابیات سے نکاح کرنا جائز ہے۔ کتابیات کا نکاح کروانا جائز ہے، یہ ترجمہ تو درست نہیں بنتا بھئی! سمجھ میں آیا؟ یہ مسئلہ تو بیان نہیں کر رہے صاحبِ قدوری کہ کتابیہ کا نکاح کروانا درست ہے یا نکاح کروانا درست نہیں، خود کتابیہ سے نکاح کرنا درست ہے یا درست نہیں یہ بتلا رہے ہیں بھئی۔ تو یوں ہونی چاہیے مولانا عبارت: وَیَجُوْزُ تَزَوُّجُ الْکِتَابِیَّاتِ اور جائز ہے کتابیہ عورتوں سے نکاح کرنا، وَلَا یَجُوْزُ تَزَوُّجُ الْمَجُوْسِیَّاتِ اور مجوسی یعنی آتش پرست عورتوں کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں، وَلَا الْوَثَنِیَّاتِ اور بت پرست عورتوں کے ساتھ بھی نکاح کرنا جائز نہیں، وَیَجُوْزُ تَزَوُّجُ الصَّابِئَاتِ اور صابیہ عورتوں کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے بھئی۔ سمجھ میں آئی عبارت بھئی؟ تو یہ تَزْوِیْجٌ کا لفظ یہاں جڑتا نہیں ہے بھئی، تَزَوُّجٌ کا لفظ ہونا چاہیے۔ وَیَجُوْزُ لِلْمُحْرِمِ وَالْمُحْرِمَۃِ أَنْ یَّتَزَوَّجَا فِيْ حَالَۃِ الْإِحْرَامِ، اور جائز ہے محرم مرد اور محرمہ عورت کے لیے کہ وہ دونوں نکاح کر لیں حالتِ احرام میں۔ بھئی حالتِ احرام میں ایک شخص نے حج یا عمرے کا احرام باندھا ہوا ہے، یا ایک عورت ہے، یا دونوں ہیں مولانا حالتِ احرام میں، وہ آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہیں، نکاح کر سکتے ہیں یا نہیں بھئی؟ صاحبِ قدوری نے ضابطہ بتلا دیا کہ محرم مرد اور محرمہ عورت آپس میں نکاح کرنا چاہیں تو نکاح کر سکتے ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ فرماتے ہیں کہ نکاح نہیں کر سکتے۔ ہم کہتے ہیں نہیں، نکاح تو صرف ایک عقد کا نام ہے، ایجاب و قبول کر لیں نکاح ہو جائے گا، ہاں صحبت کرنا وہ تو ہم بھی کہتے ہیں جائز نہیں ہے، صرف نکاح عقد کرنا چاہتے ہیں تو عقد جائز ہے۔ سمجھ میں آیا؟ دلائل کتابوں وغیرہ میں مذکور ہیں بھئی، احادیث وغیرہ دلیلیں ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حالتِ احرام میں کیا کیا تھا؟ نکاح فرمایا تھا بھئی۔ چلیے بس مولانا۔ بس بھئی، ہٰذَا ہُوَ الْمَرَامُ وَاللہُ أَعْلَمُ بِحَقِیْقَۃِ الْکَلَامِ۔
167 approved lectures · 111 of 167