Back to Approved List Submit New
✨ Approved Transcription

مختصر القدوری · dars-079

Version 1 · Text format · 📄 Original
👤 Contributor محمد ساجد اکرم
📍 Location پاکپتن, Pakistan
📅 Approved Date 10 Nov 2026
📄 File Type TEXT
Status ★★★★★ Excellent
👁️ Total Views 162
📂 Choose Format:
⭐ ★★★★★ Excellent TEXT
📝

Transcription Content

Download TEXT TEXT
فَإِذَا سَلَّمَهُ إِلَيْهِ فَقَبَضَهُ دَخَلَ فِي ضَمَانِهِ وَلَا يَصِحُّ الرَّهْنُ إِلَّا بِدَيْنٍ مَضْمُونٍ وَهُوَ مَضْمُونٌ بِالْأَقَلِّ مِنْ قِيمَتِهِ وَمِنَ الدَّيْنِ فَإِذَا هَلَكَ الرَّهْنُ فِي يَدِ الْمُرْتَهِنِ وَقِيمَتُهُ وَالدَّيْنُ سَوَاءٌ صَارَ الْمُرْتَهِنُ مُسْتَوْفِيًا لِدَيْنِهِ حُكْمًا۔ كِتَابُ الرَّهْنِ ہم نے شروع کی تھی۔ میں نے بتلایا تھا رہن اردو میں جسے آپ کیا کہتے ہیں؟ گروی رکھوانا۔ تو رہن کا لغوی معنی ہے عربی زبان میں یعنی اس کا معنی ہے روکنا، روکنا، حبس کو کہتے ہیں بھئی۔ تو عربی زبان میں حبس کو رہن کہا جاتا ہے، لیکن اصطلاح شریعت کے اندر بھئی رہن کسے کہتے ہیں یا اصطلاح میں رہن کس کو کہتے ہیں؟ حَبْسُ الشَّيْءِ بِحَقٍّ يُمْكِنُ أَخْذُهُ مِنْهُ کہ روکنا کسی چیز کو ایسے حق کے بدلے میں کہ ممکن ہو اس حق کو لے لینا اس چیز سے، یعنی اس کا وصول کرنا اس چیز سے ممکن ہو۔ اور میں نے آپ کو بتلایا تھا کہ رہن جو ہے وہ ایجاب و قبول سے منعقد تو ہو گا لیکن لازم نہیں، یعنی راہن چاہے تو کیا کر سکتا ہے؟ رجوع کر سکتا ہے۔ یہاں میں نے تین چار لفظ آپ کو بتلائے تھے بھئی۔ راہن کس کو کہتے ہیں؟ جو رہن رکھوائے۔ مرتہن کسے کہتے ہیں؟ جس کے پاس رہن رکھا جائے۔ اور جو چیز رہن رکھی جائے اس کو کیا کہتے ہیں؟ اس کو رہن بھی کہتے ہیں اور مرہون بھی کہتے ہیں بھئی۔ تو رہن جب ایجاب و قبول سے منعقد ہو گیا تو ابھی لازم نہیں ہوا، تو راہن کو اختیار ہے چاہے تو وہ چیز اس کے حوالے کر دے اور چاہے تو عقد سے رجوع کر لے۔ لیکن جب چیز اس نے مرتہن کے حوالے کر دی اور مرتہن نے اس پر قبضہ کر لیا تو اب عقد رہن لازم ہو گیا بھئی۔ اب وہ چیز اس سے واپس لینا چاہے ویسے ہی تو واپس نہیں لے سکتا جب تک اس کا دین نہیں ادا کر دے گا بھئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟ عقد سے لازم ہوتا ہے یہ رہن یا قبضہ ضروری ہے پھر لازم ہو گا بھئی؟ قبضہ ضروری ہے، قبضے سے لازم ہو گا بھئی۔ نیز آپ نے یہ بھی پڑھا تھا کہ جو چیز رہن رکھوائی جا رہی ہے وہ محوز ہونی چاہیے، مفرغ ہونی چاہیے، ممیز ہونی چاہیے۔ محوز کا کیا معنی تھا؟ تقسیم شدہ ہو یعنی شائع نہ ہو بھئی، شائع نہ ہو، یعنی الگ ہو مولانا الگ ہو۔ مثال میں نے ذکر کی تھی زمین کی بھئی، میرے اور زید کے درمیان ایک زمین مشترکہ ہے۔ ہم نے تقسیم نہیں کی بھئی کہ میرا حصہ کون سا ہے تمہارا حصہ کون سا ہے، اگر تقسیم کر دی پھر تو یہ تقسیم شدہ ہو گئی دونوں کا حصہ الگ الگ ہو جائے گا۔ ابھی تقسیم نہیں کی تو اس ساری زمین کے اندر مثلاً آدھے میں میں شریک ہوں اور آدھے میں زید، تو زمین کے ہر ہر جز کے اندر ہم دونوں کی شرکت ہے ہر جز میں۔ تو لہذا اس کا رہن رکھوانا صحیح نہیں ہے کیونکہ یہاں پر رہن کس چیز کے ساتھ ملا ہوا ہے؟ غیر رہن کے ساتھ۔ رہن کس کے ساتھ ملا ہے؟ غیر رہن کے ساتھ۔ اور ضابطہ یہ ہے کہ جب بھی رہن غیر رہن کے ساتھ ملا ہوا ہو تو رہن رکھوانا صحیح نہیں بھئی اس چیز کا۔ وہ رہن جس کو رکھوا رہے ہیں اس کو الگ ہونا چاہیے۔ وجہ یہ کہ اس کے بغیر قبضہ پورا نہیں ہو سکتا بھئی۔ جب زید کا حصہ بھی میرے حصے کے ساتھ ملا ہوا ہے تو مرتہن اس زمین پر پورا قبضہ کر سکتا ہے؟ نہیں بھئی۔ میرے حصے میں وہ قبضہ اس کے لیے جائز تھا، زید کے حصے میں تو وہ قبضہ نہیں کر سکتا بھئی۔ تو قبضہ تام نہیں ہوتا بھئی۔ اور مفرغ بھی ہونا چاہیے رہن کو۔ مفرغ ہونے کا کیا معنی تھا؟ کہ راہن کے حق کے ساتھ مشغول نہ ہو۔ لہذا اگر کوئی درخت رکھواتا ہے رہن لیکن اس کے پھل جو اس پر لگے ہوئے ہیں اس وقت وہ رہن نہیں رکھوا رہا تو یہ درخت کا رہن رکھوانا صحیح نہیں، صحیح نہیں کیونکہ یہ راہن کے حق کے ساتھ مشغول ہیں، راہن کے پھل اس پر لگے ہوئے ہیں۔ ہاں پھلوں سمیت رکھواتا ہے پھر تو صحیح۔ اسی طرح صرف کیا کرتا ہے؟ زمین رہن رکھواتا ہے اور اس میں جو اس وقت تیار فصل کھڑی ہے وہ رہن نہیں رکھواتا، تو یہ بھی درست نہیں ہے بھئی اس لیے کہ زمین مشغول ہے کس کے حق کے ساتھ؟ راہن کے حق کے ساتھ۔ راہن کے حق کے ساتھ، تو قبضہ پورا نہیں ہو سکتا بھئی۔ ہاں زمین فصل سمیت رکھواتا ہے پھر تو صحیح ہے بھئی۔ اسی طرح ایک مکان رہن رکھواتا ہے جس میں راہن کا سامان بھی پڑا ہوا ہے تو یہ بھی مولانا راہن کے حق کے ساتھ مشغول ہے۔ اپنا سامان پہلے نکالے پھر اس کے حوالے کر دے بھئی تاکہ قبضہ تام ہو سکے بھئی۔ وَمُمَيَّزًا اور اس رہن کو کیا ہونا چاہیے؟ ممیز ہونا چاہیے، جدا ہونا چاہیے، الگ ہونا چاہیے راہن کی چیز سے۔ مثلاً درخت پر لگے ہوئے صرف پھل رہن رکھوانا چاہتا ہے درخت نہیں رہن رکھوانا چاہتا، اب یہ پھل تو درخت پر لگے ہوئے ہیں ممیز نہیں الگ نہیں۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ اور ملا ہوا پیدائشی ہو خِلْقَةً ہو بھئی پھر اس صورت میں رہن جائز نہیں، اگر اتصال جو ہے خِلْقَةً نہیں تو پھر رہن جائز ہو جائے گا۔ تو اب یہ پھلوں کا درخت کے ساتھ اتصال ہے اور کون سا اتصال ہے؟ پیدائشی ہے خِلْقَةً ہے۔ یا اسی طرح فصل صرف رہن رکھوانا چاہتا ہے زمین رہن نہیں رکھوانا چاہتا، تو فصل کا تو زمین کے ساتھ کون سا اتصال ہے؟ خِلْقَةً، تو یہ ممیز نہیں الگ نہیں، اس کو الگ کرے پھر رہن رکھوا سکتا ہے ویسے نہیں رہن رکھوا سکتا بھئی۔ ہاں اگر پیدائشی تعلق نہیں ہے پھر رہن رکھوا سکتا ہے اس چیز کو، مثلاً بھئی میرے ایک گھر کے اندر سامان کچھ پڑا ہے وہ سامان میں رہن رکھواتا ہوں، اب اس سامان کا اس گھر کے ساتھ تعلق ہے اس میں پڑا ہے لیکن یہ اتصال کون سا ہے؟ یہ اتصال ویسے عارضی ہے پیدائشی اتصال نہیں، لہذا یہاں رہن صحیح ہے بھئی۔ تو پیدائشی اتصال نہیں ہونا چاہیے بھئی۔ اب آگے دیکھیے بھئی: فَإِذَا سَلَّمَهُ إِلَيْهِ فَقَبَضَهُ دَخَلَ فِي ضَمَانِهِ پس جب راہن نے حوالے کر دیا اس کے رہن فَقَبَضَهُ پس مرتہن نے اس پر کیا کر لیا؟ قبضہ کر لیا دَخَلَ فِي ضَمَانِهِ تو یہ رہن جو ہے مرتہن کے ضمان میں داخل ہو جائے گا بھئی۔ کس کے ضمان میں داخل ہو جائے گا؟ مرتہن کے۔ بھئی میں نے اپنا گھر بطور رہن کے کسی کے حوالے کیا تو جیسے ہی مرتہن اس پر قبضہ کرے گا یہ گھر اس کے ضمان میں داخل ہو گیا، یعنی اس گھر کو نقصان پہنچا تو اس کا ضمان کس پر آئے گا؟ مرتہن پر آئے گا بھئی۔ میں نے اپنی گاڑی ایک شخص کے پاس گروی رکھوائی، جیسے ہی اس نے گاڑی پر قبضہ کیا فوراً یہ گاڑی اس کے ضمان میں داخل ہو گئی، یعنی اب اس پر ضمان آئے گا، اگر گاڑی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسے کیا دینا پڑے گا؟ ضمان بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو رہن کے اندر ضمان آتا ہے بھئی، ضمان۔ بات بھی سمجھ میں آ رہی ہے کہ نہیں بھئی سب کو؟ ہاں تو یہ اس کے ضمان میں، یہ معنی ہے بھئی کہ اب اس پر ضمان آئے گا۔ تو کہتے ہیں فَإِذَا سَلَّمَهُ پس جب راہن سپرد کر دے رہن کو إِلَيْهِ مرتہن کی طرف فَقَبَضَهُ تو اس نے اس پر قبضہ کر لیا دَخَلَ فِي ضَمَانِهِ تو یہ رہن داخل ہو جائے گا مرتہن کے ضمان میں۔ وَلَا يَصِحُّ الرَّهْنُ إِلَّا بِدَيْنٍ مَضْمُونٍ اور رہن صحیح نہیں ہے مگر دین مضمون کے بدلے میں۔ کس کے بدلے میں؟ وہ دین جس میں ضمان آیا کرتا ہے اس کے بدلے میں رہن رکھوا سکتے ہیں، ہر دین کے بدلے رہن نہیں رکھوا سکتے۔ کس قسم کے دین کے بدلے میں بھئی رہن رکھوا سکتے ہیں؟ جس میں ضمان آتا ہے، ضمان آیا کرتا ہے بھئی، ضمان آتا ہے۔ بھئی دین مضمون کسے کہتے ہیں؟ کہتے ہیں دین مضمون وہ دین ہے جو بغیر ادائیگی کیے یا بغیر معاف کیے ساقط نہیں ہوتا۔ میں نے آپ سے گاڑی خریدی اور آپ کو کہا پیسے ایک مہینے بعد دوں گا، یا مہینے کی بات نہ بھی کرو میں نے آپ سے گاڑی خریدی تو ابھی پیسے نہیں دیے۔ تو وہ پیسے میرے اوپر دین ہیں یا دین نہیں بھئی؟ دین ہیں میرے اوپر، اور یہ دین مضمون ہے مولانا۔ کیوں؟ اس لیے کہ یہ پیسے میرے اوپر سے ساقط نہیں ہوں گے جب تک میں ادا نہیں کر دوں گا۔ ادا کروں گا تو کیا ہو جائیں گے؟ ساقط ہو جائیں گے ختم ہو جائیں گے۔ یا جب تک آپ اس کو معاف نہیں کرتے، آپ معاف بھی کر دیں گے تو پھر بھی پیسے ختم ہو جائیں گے بھئی۔ تو دین مضمون وہ ہے جو بغیر ادائیگی کے یا بغیر معاف کیے ختم نہ ہو۔ یہ احتراز ہے بھئی بدل کتابت سے۔ کس سے احتراز ہے؟ بدل کتابت سے۔ بدل کتابت جانتے ہو یا نہیں جانتے بھئی؟ مکاتب میں نے بتلایا تھا، مکاتب کس غلام کو کہتے تھے؟ کہ آقا اور غلام کے درمیان عقد کتابت ہوا تھا بھئی۔ عقد کتابت کس کو کہتے تھے؟ آقا نے کہا تھا اتنے پیسے لے آؤ تو تم آزاد ہو، غلام نے اس کو قبول کر لیا، یہ ان دونوں کے درمیان جو عقد ہوا اس کو کیا کہتے ہیں؟ عقد کتابت، اور یہ غلام کیا کہلائے گا؟ مکاتب کہلائے گا، اور وہ جو پیسے اس نے لا کر دینے ہیں وہ کیا کہلاتے ہیں؟ وہ بدل کتابت، وہ کیا کہلاتے ہیں؟ بدل کتابت کہلاتے ہیں۔ تو یہ بدل کتابت یاد رکھو یہ دین مضمون نہیں ہے بھئی۔ دین مضمون نہیں۔ کیوں نہیں ہے دین مضمون؟ کیونکہ دین مضمون تو اس کو کہتے تھے جو بغیر ادائیگی کے یا بغیر معاف کیے ختم نہیں ہوتا۔ تو اب یہ غلام نے مثلاً بھئی پانچ لاکھ پہ عقد ہوا تو یہ غلام نے پانچ لاکھ آقا کو لا کر دینے ہیں، یہ بدل کتابت ہے۔ لیکن کیا یہ بغیر ادائیگی کے اور بغیر معاف کیے ختم نہیں ہوتے؟ کیسے ختم ہو سکتے ہیں؟ آقا خود کہہ دے تو معاف کر دیا، آقا کی بات نہیں ہے۔ جی؟ بھئی آپ کو میں نے بتایا تھا کہ یہ اب غلام کو لا کر دینے پڑیں گے، ہاں اگر غلام آ کر کہہ دیتا ہے کوشش کی کی نہیں ہو سکے کچھ بھی پیسے، آ جاتا ہے کہتا ہے بھئی میرے بس میں یہ پیسے میں نہیں لا سکتا، عجز کا اظہار کر۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ، يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ۔ غلام اگر آ کر خود کہہ دے کہ میں نہیں لا سکتا اتنے پیسے میں نے بڑی کوشش کی لیکن کچھ بھی نہیں بنتا بھئی، اپنے عجز کا اظہار کر دے تو یہ دین ختم ہوا، عقد کتابت ختم ہوا، یہ پھر عام غلام بن گیا۔ بھئی جب تک مکاتب تھا آقا تو اس سے خدمت نہیں لے سکتا تھا، اس کے ذمے تھا جائے پیسے کمائے اور لا کر دے۔ لیکن جیسے ہی اس نے آ کر کہا میں عاجز ہوں میں اتنے پیسے نہیں لا سکتا، فوراً عقد کتابت کیا ہوا؟ ختم، یہ کیا بن گیا؟ عام غلام بن گیا۔ اب آقا پھر اس سے خدمت وغیرہ لے گا بھئی، خدمت وغیرہ لے گا۔ تو اب بتائیے وہ دین ختم ہوا یا ختم نہیں ہوا؟ بدل کتابت اب بھی لائے گا یا وہ ختم ہو گیا؟ وہ عقد ختم ہوا تو بدل کتابت بھی ختم ہوا۔ اور اب بتائیے یہ جو دین اس پر تھا یہ جب ختم ہوا کس وجہ سے؟ کیا اس نے ادائیگی کر دی ہے؟ نہیں، ادائیگی بھی نہیں کی۔ کیا آقا نے معاف کر دیے ہیں؟ نہیں، اس نے بھی معاف نہیں کیے، بلکہ یہ کس وجہ سے ختم ہوا؟ اس نے عجز کا اظہار کر دیا تھا عجز کا کہ میں نہیں لا سکتا اتنے پیسے۔ تو یہ دین مضمون نہیں کیونکہ دین مضمون تو صرف دو ہی طریقوں سے ختم ہو سکتا ہے: یا تو ادائیگی ہو یا کیا کیا جائے؟ معاف کرے، اور یہاں ایک تیسری صورت آ گئی۔ تو کہتے ہیں وَلَا يَصِحُّ الرَّهْنُ إِلَّا بِدَيْنٍ مَضْمُونٍ اور صحیح نہیں ہے رہن مگر دین مضمون کے بدلے، وَهُوَ مَضْمُونٌ بِالْأَقَلِّ مِنْ قِيمَتِهِ وَمِنَ الدَّيْنِ۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لو بھئی۔ آپ نے ابھی پڑھا کہ جب رہن کو مرتہن کے حوالے کر دیا جائے تو وہ چیز اس کے ضمان میں داخل ہو گئی، یعنی اگر اس چیز کو نقصان ہوا تو مرتہن پر کیا آئے گا؟ اس پر ضمان آئے گا بھئی۔ کیا آئے گا؟ ضمان۔ اب کتنا ضمان آئے گا بھئی؟ کہتے ہیں دین جو دین تھا اور یہ جو رہن رکھوایا ہے اس رہن کی قیمت لگاؤ۔ دین اور اس رہن کی قیمت میں سے جو کم ہے وہ ضمان آئے گا بھئی اس پر۔ کس میں سے؟ دین اور رہن کی قیمت میں سے جو کم ہے وہ ضمان اس مرتہن پر آئے گا۔ لہذا مرتہن کے پاس میں نے گاڑی رکھوائی تھی بطور رہن کے، یہ گاڑی اس کے پاس ہلاک ہو گئی تو اب اس پر کیا آئے گا؟ ضمان۔ لیکن کتنا ضمان آئے گا؟ دین کو دیکھو دین کتنا ہے، پھر گاڑی کی قیمت کو دیکھو وہ کتنی ہے، پھر دیکھو ان میں سے کم کون سا ہے، دین کم ہے یا گاڑی کی قیمت، وہ ضمان اس پر آ جائے گا بھئی۔ وہ ضمان اس پر آ جائے گا۔ اب دیکھو صورت مسئلہ یہ ہے: میں نے ایک آدمی سے پانچ لاکھ روپے لیے اور اس کے پاس اپنی گاڑی بطور رہن کے رکھوا دی۔ اب فرض کرو گاڑی کی قیمت بھی پانچ لاکھ روپے ہے، پانچ لاکھ روپے۔ دین بھی کتنا؟ پانچ لاکھ روپے۔ گاڑی کی قیمت بھی کتنی؟ پانچ لاکھ روپے۔ تو اب یہ گاڑی اس کے پاس ہلاک ہو گئی، تباہ ہو گئی، تو اس پر ضمان آئے گا۔ اور کتنا ضمان آنا تھا؟ جو دین اور گاڑی کی قیمت میں سے کم ہو، لیکن یہ تو دونوں برابر ہیں، تو لہذا اس صورت میں اس پر اتنا ہی ضمان آ گیا۔ تو مرتہن پر اب کتنے دینا ضروری ہو گئے مجھے؟ پانچ لاکھ، اور دین بھی کتنا تھا؟ پانچ لاکھ، تو دونوں برابر ہو گئے، گویا مرتہن نے اپنے پیسے میرے سے وصول کر لیے۔ مرتہن نے کیا کر لیے گویا میرے سے اپنے پیسے وصول کر لیے۔ بھئی اس پر ضمان آیا پانچ لاکھ، میں نے بھی قرض لیا تھا میں نے بھی پانچ لاکھ دینے تھے، اب اس نے بھی میرے کتنے دینے ہیں؟ پانچ لاکھ دینے ہیں، تو پانچ لاکھ پانچ لاکھ برابر ہیں مولانا، تو گویا اس نے اپنا دین کیا کر لیا؟ پیسے اس ضمان کے بدلے ختم ہو گئے، گویا اس نے اپنا دین مجھ سے وصول کر لیا۔ تو یہ رہن رکھوایا ہی اسی لیے جاتا ہے تاکہ کیا کر سکے وہ اپنے پیسے وصول کر سکے، تو جب چیز اس کے پاس ہلاک ہو گئی تو گویا اس نے مجھ سے اپنے پورے پیسے وصول کر لیے۔ دوسری صورت بناؤ بھئی: میں نے قرض لیا ہے پانچ لاکھ روپے اور جو گاڑی رکھوائی ہے اس کی قیمت ہے چھ لاکھ روپے۔ بلکہ پہلے اقل والی صورت بناؤ: گاڑی کی قیمت ہے چار لاکھ روپے۔ وہ گاڑی اس کے پاس تباہ ہو گئی مرتہن کے پاس۔ اب اس پر ضمان آئے گا، اور کتنا ضمان آئے گا؟ جو اقل ہو کس میں سے؟ دین میں سے اور رہن کی قیمت میں سے۔ اب کون سی چیز اقل ہے، کم کون سی ہے؟ گاڑی کی قیمت، اور گاڑی کی قیمت کتنی ہے؟ چار لاکھ۔ معلوم ہوا اس پہ کتنا ضمان آئے گا؟ چار لاکھ اس پہ ضمان آیا، چار لاکھ ضمان۔ اور دین کتنا تھا؟ پانچ لاکھ۔ تو گویا پانچ لاکھ میں سے چار لاکھ اس نے وصول کر لیے مجھ سے، اور باقی کتنا رہ گیا؟ ایک لاکھ، اب وہ مجھے دینا پڑے گا بھئی۔ اب میرے اوپر صرف ایک لاکھ دین ہے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے؟ تیسری صورت کہ رہن کی قیمت زیادہ ہو اور دین تھوڑا ہو۔ مثلاً دین اتنا ہی تھا پانچ لاکھ روپے اور گاڑی کی قیمت تھی چھ لاکھ روپے۔ اب اس صورت کے اندر بھئی گاڑی اس کے پاس تباہ ہو گئی تو اس پر ضمان آئے گا، اور ضمان کیا ہوتا ہے؟ اقل ہوتا ہے کس میں سے؟ دین اور رہن کی قیمت میں سے۔ تو یہاں پر اقل کیا ہے؟ دین تھوڑا ہے اور وہ کتنا ہے؟ پانچ لاکھ، تو اس پر ضمان بھی کتنا آئے گا؟ پانچ لاکھ ضمان آئے گا۔ اور وہ جو ایک لاکھ زائد تھے گاڑی کے پیسے وہ اس کے پاس بطور امانت کے تھے۔ کس کے تھے؟ تو یوں سمجھیں گے یہ جو گاڑی اس کے پاس میں نے رکھوائی تو اس کا ضمان اس پر کتنا آئے گا؟ پانچ لاکھ، اور جو زائد ہے وہ امانت تھا، اور آپ جانتے ہیں امانت کے اندر دوسرے پر ضمان نہیں آیا کرتا۔ میں نے آپ کے پاس اپنی گاڑی بطور امانت کے رکھوائی، میں کہیں سفر پر جا رہا تھا میں نے کہا یہ گاڑی آپ اپنے گھر میں رکھ لیں کھڑی کر لیں بھئی، کھڑی کر لیں۔ تو یہ گاڑی آپ کے پاس میں نے بطور حفاظت کے امانت کے طور پر رکھوائی۔ اور یاد رکھو امانت کے اندر ضمان نہیں آیا کرتا۔ لہذا یہ گاڑی اس کے پاس اگر تباہ ہو گئی تو اب میں جا کر یہ نہیں کہہ سکتا لاؤ بھئی مجھے گاڑی کے پیسے دو۔ کیوں؟ کیونکہ گاڑی اس کے پاس امانت تھی اور امانت میں ضمان نہیں آیا کرتا۔ ہاں اگر اس نے کوئی زیادتی کی ہے گاڑی استعمال کرنا شروع کر دی ہے پھر الگ حکم ہے، اس کی بات میں نہیں کر رہا بھئی۔ ایک ویسے کسی کے پاس امانت رکھواؤ اور اس نے کوئی زیادتی بھی نہیں کی، آپ کی چیز اس نے حفاظت سے رکھی ہوئی ہے، پھر کسی قدرتی آفت یا کسی وجہ سے وہ چیز تباہ ہو جاتی ہے ضائع ہو جاتی ہے تو امانت کے اندر کبھی بھی ضمان نہیں آتا۔ بھئی اب وہ ضمان مجھے کس بات کا دے؟ ایک تو وہ بیچارہ میری چیز کی حفاظت کر رہا تھا، اب قدرتی کوئی آفت آئی وہ چیز کیا ہو گئی؟ تباہ ہو گئی، اس بیچارے کا تو کوئی دخل نہیں۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ تو امانت میں ضمان نہیں۔ میں نے ایک آدمی کے پاس دس لاکھ روپے بطور امانت کے رکھوا دیے، اس بیچارے نے مجھ سے لیے اپنے گھر کے اندر حفاظت کے ساتھ رکھ لیے بھئی۔ چند دن بعد اس کے گھر چوری ہوئی ڈاکہ پڑ گیا، وہ پیسے گئے بھئی۔ اب میں اس کو نہیں کہہ سکتا کہ لاؤ بھئی جہاں سے بھی ہو میرے دس لاکھ مجھے دو میں نے آپ کے پاس امانت رکھوائے تھے بھئی۔ نہیں بھئی اس بیچارے نے کوئی زیادتی نہیں کی۔ یہ چیز تو اس کے پاس، اس میں تو میرا فائدہ تھا میں نے حفاظت کے لیے میں خود حفاظت چونکہ نہیں کر سکتا تھا لہذا میں نے کیا کیا تھا؟ اس کے پاس بطور حفاظت کے رکھوائے تھے، تو وہ تو میرے ساتھ نیکی کر رہا ہے میری چیز کو اس نے حفاظت کے ساتھ رکھا ہوا ہے، پھر خود وہ چیز کیا ہو گئی؟ اس کا اپنا کوئی دخل نہیں ہے وہ چیز چوری ہو گئی ہے، تو اب اس صورت میں اس پر کوئی ضمان نہیں آیا کرتا۔ تو یاد رکھیے یہ جب رہن کی قیمت دین سے زیادہ ہو تو جو زائد ہوتا ہے وہ امانت کے حکم میں ہوتا ہے، اور امانت میں ضمان نہیں آیا کرتا۔ تو دین تھا مولانا پانچ لاکھ روپے اور گاڑی تھی چھ لاکھ روپے کی، تو اس پر ضمان کتنا آئے گا؟ جو اقل ہو دین اور گاڑی کی قیمت میں سے، اور اقل کتنا ہے؟ پانچ لاکھ۔ تو پانچ لاکھ جو ہے اس پر ضمان آئے گا، جو گاڑی ہے اس کے پاس پانچ لاکھ کے ضمان میں ہے بھئی۔ اور ایک لاکھ جو ہے وہ اس کے پاس بطور امانت کے ہے، اس کا اس پر ضمان نہیں۔ تو لہذا اب یہ چھ لاکھ والی گاڑی اگر اس کے پاس تباہ ہو گئی تو یوں سمجھا جائے گا تو اب اس پر ضمان کتنا آئے گا؟ پانچ لاکھ آیا، تو گویا دین بھی تھا پانچ لاکھ، گویا اس نے پانچ لاکھ روپے مجھ سے وصول کر لیے اب میرے اوپر کوئی دین اس کا نہیں ہے، اور وہ جو ایک لاکھ ضائع ہوا ہے وہ بطور امانت کے ضائع ہوا ہے اس کا تو ضمان ہی نہیں۔ مسئلہ سب کو سمجھ میں آ گیا؟ تو خلاصہ کلام یہ مولانا کہ رہن مضمون بالاقل ہوتا ہے، یعنی کہ دین اور رہن کی قیمت میں سے جو کم ہو وہ ضمان آیا کرتا ہے، وہ ضمان۔ تو کہتے ہیں بھئی وَهُوَ مَضْمُونٌ بِالْأَقَلِّ مِنْ قِيمَتِهِ وَمِنَ الدَّيْنِ اور رہن جو ہے وہ مضمون ہوتا ہے اقل کے بدلے میں، یعنی کہ اس کی قیمت اور دین میں سے ان میں سے جو اقل ہو اس کے بدلے مضمون ہوتا ہے۔ دیکھیے اب یہی تین صورتیں ذکر کر رہے ہیں: ایک صورت کیا تھی؟ رہن اور دین برابر ہوں، ایک صورت کیا تھی؟ رہن زیادہ ہے دین تھوڑا، تیسری صورت دین زیادہ ہے اور رہن کم ہے۔ فَإِذَا هَلَكَ الرَّهْنُ فِي يَدِ الْمُرْتَهِنِ پس جب ہلاک ہو جائے رہن مرتہن کے قبضے میں وَقِيمَتُهُ وَالدَّيْنُ سَوَاءٌ اور اس رہن کی قیمت اور دین برابر تھے صَارَ الْمُرْتَهِنُ مُسْتَوْفِيًا لِدَيْنِهِ حُكْمًا تو ہو گیا مرتہن وصول کرنے والا اپنے دین کو حُكْمًا۔ بھئی آپ مجھے بتائیے جب گاڑی اس کے پاس تباہ ہوئی، گاڑی بھی تھی پانچ لاکھ کی دین بھی تھا پانچ لاکھ بھئی، تو اب کیا حکم لگائیں گے؟ پانچ لاکھ ضمان آیا، تو گویا کہ اس نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے وصول کر لیے۔ بھئی حقیقتاً تو اس نے پانچ لاکھ مجھ سے وصول نہیں کیے لیکن حُكْمًا کیا کر لیے؟ وصول، حکم لگا دیا جائے گا کہ گویا اس نے کیا کر لیے؟ وصول۔ تو یہی بات کر رہے ہیں صَارَ الْمُرْتَهِنُ مُسْتَوْفِيًا لِدَيْنِهِ حُكْمًا ہو جائے گا مرتہن وصول کرنے والا اپنے دین کو حُكْمًا بھئی۔ وَإِنْ كَانَتْ قِيمَةُ الرَّهْنِ أَكْثَرَ مِنَ الدَّيْنِ فَالْفَضْلُ أَمَانَةٌ اور اگر رہن کی قیمت زیادہ تھی دین سے فَالْفَضْلُ أَمَانَةٌ تو زائد امانت ہو گا۔ وَإِنْ كَانَتْ قِيمَةُ الرَّهْنِ أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ اور اگر رہن کی قیمت بھئی اس سے کم تھی یعنی دین سے کم تھی سَقَطَ مِنَ الدَّيْنِ بِقَدْرِهَا تو ساقط ہو جائے گا دین میں سے اسی کے بقدر، یعنی گاڑی چار لاکھ کی تھی وہ اقل تھی تو دین میں سے اتنا ہی ساقط ہو جائے گا یعنی چار لاکھ ساقط ہو جائیں گے، وَرَجَعَ الْمُرْتَهِنُ بِالْفَضْلِ اور رجوع کرے گا مرتہن زائد کے ساتھ بھئی۔ مرتہن زائد کے ساتھ کیا کرے گا؟ رجوع۔ دیکھو میں نے گاڑی رکھوائی گاڑی تھی چار لاکھ کی اور دین تھا پانچ لاکھ کا، تو اقل کیا تھا؟ گاڑی کی قیمت، تو چار لاکھ گویا اس نے وصول کر لیے اور ایک لاکھ وہ جو زائد ہے دین کا اس کے سلسلے میں مرتہن میری طرف رجوع کرے گا کہ لاؤ بھئی اب وہ ایک لاکھ بھی دے دو بھئی۔ یہ معنی ہے وَرَجَعَ الْمُرْتَهِنُ بِالْفَضْلِ اور رجوع کرے گا مرتہن زائد کے ساتھ۔ وَلَا يَجُوزُ رَهْنُ الْمُشَاعِ۔ جائز نہیں ہے رہن مشاع چیز کا۔ مشاع میں نے ابھی بتلایا بھئی جو شائع ہو، پھیلی ہوئی ہو الگ نہ ہو۔ وہ زمین کی مثال میں نے ذکر کی تھی میرے اور زید کے درمیان زمین مشترک ہے بھئی، اب میں یہ زمین کسی کے پاس بطور رہن کے رکھوانا چاہتا ہوں، یہ جائز نہیں ہے اس لیے کیونکہ میرا حصہ الگ نہیں ہے بلکہ مشاع ہے پھیلا ہوا ہے پوری زمین میں زید کے حصے کے ساتھ بھئی۔ وَلَا يَجُوزُ رَهْنُ الْمُشَاعِ اور جائز نہیں ہے مشاع چیز کا رہن رکھوانا۔ وَلَا رَهْنُ ثَمَرَةٍ عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ دُونَ النَّخْلِ اور جائز نہیں ہے رہن رکھوانا پھل کا، وہ پھل ایسا پھل عَلَى رُءُوسِ النَّخْلِ جو کس پر ہے؟ کھجور کے سر پر یعنی کھجور پر جو پھل لگا ہوا ہے دُونَ النَّخْلِ بغیر کھجور کے۔ صرف پھل رکھوانا، کھجور پر پھل لگا ہوا ہے لیکن صرف پھل رکھواتا ہے رہن بغیر کھجور کے درخت کے تو یہ رہن رکھوانا جائز نہیں۔ وَلَا زَرْعٍ فِي الْأَرْضِ دُونَ الْأَرْضِ اور نہ ہی فصل کا رہن، وہ فصل فِي الْأَرْضِ جو کس کے اندر لگی ہے؟ زمین میں ہے اس کا رہن بھی صحیح نہیں ہے دُونَ الْأَرْضِ بغیر زمین کے، زمین کے ساتھ ہو پھر صحیح ہے۔ وَلَا يَجُوزُ رَهْنُ النَّخْلِ وَالْأَرْضِ دُونَهُمَا۔ دُونَهُمَا، ہما ضمیر کو دیکھیے بھئی دو نیچے لکھا ہوا ہے، اور دو کس کے نیچے لکھا ہے اوپر؟ زَرْعٍ کے نیچے بھی لکھا ہوا ہے اور ثَمَرَةٍ کے نیچے بھی۔ ہما تثنیہ کی ضمیر ہے نا تو دو چیزوں کی طرف لوٹ رہی ہے، کون سی چیزیں ہیں؟ ایک فصل ہے اور ایک پھل۔ اچھا اب دیکھیے وَلَا يَجُوزُ رَهْنُ النَّخْلِ اور جائز نہیں ہے کھجور کے درخت کا رہن رکھوانا، یہ بطور مثال کے کھجور کا درخت ذکر کر رہے ہیں ہر درخت کا ہر پھل دار درخت کا یہی حکم ہے۔ وَلَا يَجُوزُ رَهْنُ النَّخْلِ وَالْأَرْضِ دُونَهُمَا اور جائز نہیں ہے کھجور کے درخت کا رہن رکھوانا اور زمین کا رہن رکھوانا دُونَهُمَا ان دونوں کے بغیر، یعنی پھل اور کھیتی کے بغیر۔ زمین میں کھیتی لگی ہوئی ہے فصل لگی ہوئی ہے اب صرف زمین کو رہن کے طور پر رکھواتا ہے کھیتی کو نہیں رکھواتا یہ صحیح نہیں۔ اسی طرح پھل درخت پر لگا ہوا ہے صرف درخت رہن رکھواتا ہے بغیر پھلوں کے تو یہ درست نہیں۔ ہاں پھل اتار لے پھر رکھوا دے یا دونوں رکھوا دے۔ وَلَا يَصِحُّ الرَّهْنُ بِالْأَمَانَاتِ اور رہن صحیح نہیں ہے امانتوں کے بدلے۔ کس کے بدلے؟ بھئی وہ چیزیں جو امانتیں ہیں امانتوں کے حکم میں ہیں ان کے بدلے رہن نہیں رکھوا سکتے۔ کیوں نہیں رکھوا سکتے؟ وجہ یہ کہ آپ نے پڑھا تھا رہن ایسے دین کے بدلے صحیح ہوتا ہے جو مضمون ہو جس میں کیا آتا ہو؟ ضمان، اور امانت میں ضمان آتا ہے؟ نہیں، جب ان میں ضمان نہیں آتا تو ان کے بدلے رہن بھی صحیح نہیں ہے۔ وَلَا يَصِحُّ الرَّهْنُ بِالْأَمَانَاتِ اور صحیح نہیں ہے رہن امانتوں کے بدلے۔ اب امانتیں کئی قسم کی ہیں تو اس میں سے وہ گنوا رہے ہیں بھئی: كَالْوَدَائِعِ جیسے امانتیں ہیں، ودیعت بھئی جس کو ہم اردو میں امانت کہتے ہیں، جس کو ہم کیا کہتے ہیں؟ امانت۔ ایک شخص اپنی کوئی چیز دوسرے کے پاس رکھوا دیتا ہے اس کو کہتے ہیں ودیعت رکھوانا، امانت رکھوانا بھئی، جیسے امانتیں ہیں، وَالْعَوَارِي اور عَوَارِي جمع ہے عاریت کی، جیسے کسی کے پاس کیا کرنا؟ عاریتاً چیز دینا کسی کو۔ عاریتاً ہے کسی کو استعمال کے لیے، کسی نے کوئی چیز آپ سے مانگی بھئی آپ کی موٹر سائیکل ہے آپ کے ساتھی نے آپ سے استعمال کے لیے ایک دن کے لیے مانگ لی، آپ نے موٹر سائیکل دے دی، یہ عاریت کہلاتا ہے۔ کیا کہلاتا ہے؟ آپ نے کوئی پیسے لیے؟ نہیں، پیسے لے لیے کرایہ لے لیا تو حکم بدل جائے گا وہ عاریتاً نہیں ہے۔ یا جیسے گھروں میں ہوتا ہے ایک گھر میں مہمان آئے ساتھ والوں سے برتن منگوا لیے تو یہ کیا ہے؟ عاریت ہے بھئی، کسی کو استعمال کے لیے چیز دے دینا بغیر اجرت کے یہ عاریت کہلاتا ہے۔ اور یاد رکھو یہ جو عاریتاً چیز دی جاتی ہے یہ بھی امانت کے حکم میں ہے، یہ امانت ہے بھئی۔ لہذا آپ کا ساتھی آپ کی موٹر سائیکل لے گیا استعمال کے لیے آپ نے دے دی، وہ موٹر سائیکل اس سے گم ہو گئی تو اس پر ضمان نہیں آئے گا بھئی۔ اس پر ضمان نہیں آئے گا بھئی۔ ہاں البتہ اسے چاہیے جو عاریتاً لے کر گیا تھا اسے چاہیے کہ جس سے موٹر سائیکل یا چیز لے کر گیا تھا اس کی دلجوئی کے لیے کچھ نہ کچھ اسے پھر ضرور دے دے۔ سمجھ میں آیا؟ لیکن ضروری نہیں ہے، دے دے اس کی دلجوئی کے لیے تو بہتر ہے ورنہ یہ امانت کے حکم میں ہے۔ وَالْمُضَارَبَاتِ اور اسی طرح مضاربات ہیں بھئی، مضاربات۔ مضاربت کا آگے باقاعدہ باب آئے گا بھئی۔ عقد مضاربت اس کو کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کو پیسے دیتا ہوں اور وہ ان پیسوں سے کام کرتا ہے تجارت کرتا ہے اور نفع ہم دونوں آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔ تو مال ایک کا ہو گا محنت دوسرے کی ہو گی اور نفع آپس میں کیا کریں گے؟ تقسیم کریں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ مثلاً میرے پاس مال تو تھا لیکن مجھے تجارت کا تجربہ نہیں، دوسرے کو تجارت کا تجربہ ہے لیکن اس کے پاس مال نہیں، تو مال میرے سے لے لیتا ہے محنت خود کرتا ہے اور نفع پھر ہم آپس میں کیا کر لیتے ہیں؟ تقسیم۔ یہ عقد مضاربت کہلاتا ہے۔ یاد رکھیے یہ جو مال مضاربت ہے یہ بھی امانت ہے، لہذا اس کے پاس اگر ہلاک ہو جائے تو اس پر ضمان نہیں ہے بھئی۔ وَمَالِ الشَّرِكَةِ اور اسی طرح مال شرکت یہ بھی امانت ہے بھئی۔ مال شرکت یہ میں اور زید مل کر پیسے ملا کر کاروبار کرتے ہیں۔ مضاربت میں تو مال ایک کا تھا محنت دوسرے کی تھی، یہاں پر مال کیا ہوتا ہے؟ دونوں طرف سے آتا ہے، تو یہ مال شرکت ہوا بھئی جس کے ذریعے ہم کاروبار کر رہے ہیں۔ اس مال شرکت کے بدلے بھی رہن رکھوانا صحیح نہیں اس لیے کہ یہ بھی کس کے حکم میں ہے؟ امانت کے حکم میں ہے، اس میں ہلاک ہو جائے تو ضمان نہیں آیا کرتا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ ساری وہ صورتیں ذکر ہو رہی ہیں جن میں تعدی نہ ہو دوسرے نے کوئی زیادتی نہیں کی، وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کے ساتھ اس چیز کو استعمال کر رہا تھا یا وہ مال خرچ کر رہا تھا۔ ہاں اگر اس نے خود زیادتی کی ہے کوئی، عاریتاً آپ سے موٹر سائیکل لے کر گیا تھا اور پھر جہاں پہنچا تالا بھی نہیں لگایا ویسے ہی کھڑی کر کے چلا گیا، بھئی اس طرح تو کوئی نہیں کرتا یہ تو اس نے زیادتی کی ہے جان بوجھ کر گمانے والی بات ہے، تو اس صورت میں پھر ضمان آئے گا۔ تو زیادتی والی صورتیں میں بیان نہیں کر رہا بلکہ عام صورتیں بیان کر رہا ہوں بھئی۔ وَيَصِحُّ الرَّهْنُ بِرَأْسِ مَالِ السَّلَمِ وَثَمَنِ الصَّرْفِ وَالْمُسْلَمِ فِيهِ۔ صورت مسئلہ یہ ہے بھئی: میں نے آپ کے ساتھ عقد سلم کیا۔ مجلس کے اندر بیٹھے ہیں، میں نے آپ سے کہا بھئی آپ مجھے ایک لاکھ روپے کے بدلے سو من گندم دے دیجیے گا دو مہینے کے بعد بھئی۔ ہم دونوں نے آپس میں عقد کر لیا۔ کتنے پیسے تھے؟ ایک لاکھ میں۔ کتنی گندم ہے؟ سو من ہے۔ ابھی پیسے میں نے آپ کو نہیں دیے، اسی مجلس میں بیٹھے بیٹھے میں نے آپ کو اپنی گھڑی بطور رہن کے رکھوا دی کہ پیسوں کی ادائیگی تک کیا کر لو یہ گھڑی اپنے پاس رکھ لو۔ تو کہتے ہیں یہ رہن صحیح ہے بھئی۔ اس لیے کہ وہ پیسے میرے اوپر دین ہیں یا دین نہیں ہیں؟ دین ہیں، اور ہر دین مضمون کے بدلے رہن رکھوانا صحیح۔ تو لہذا یہاں پر ثمن جو ہیں بیع سلم کے یعنی جو رَأْسُ الْمَالِ ہے اس کے بدلے رہن رکھوانا بھی صحیح۔ لیکن یاد رکھنا میں نے گھڑی رہن رکھوا دی، پیسے ادا نہیں کیے، میں اٹھ کر چلا گیا مجلس سے پیسے لینے کے لیے۔ جیسے ہی ہم دونوں جدا ہوئے مجلس سے فوراً عقد سلم باطل ہو گیا۔ فوراً کیا ہو گیا؟ عقد سلم باطل۔ کیوں باطل ہوا اب آپ مجھے بتائیے بھئی؟ کیونکہ عقد سلم میں کیا ضروری تھا؟ ثمن پر اسی مجلس میں قبضہ ضروری تھا بھئی، اور وہاں اسی مجلس میں ثمن پر قبضہ پایا گیا؟ نہیں۔ میں نے اپنی چیز تو رہن رکھوا دی ہے لیکن ثمن تو میں نے ابھی نہیں دیے اور میں مجلس سے اٹھ کر چلا گیا، حالانکہ ثمن پر اسی مجلس کے اندر قبضہ ضروری تھا۔ لہذا اٹھ کر جاتے ہی فوراً عقد سلم کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ اور دوسری صورت یہ کہ اسی مجلس میں ابھی بیٹھے ہیں اور میں نے چیز اس کے پاس گروی رکھوا دی اپنی گھڑی ثمن کے بدلے رَأْسُ الْمَالِ کے بدلے، اسی مجلس کے اندر وہ گھڑی اس سے ہلاک ہو گئی بھئی، اس کے ہاتھ سے گری ٹوٹ گئی بھئی ختم ہوئی بھئی۔ تو یوں سمجھا جائے گا گویا کہ مُسْلَمٌ إِلَيْهِ نے یعنی بائع نے اپنا حصہ اپنا حق وصول کر لیا، یعنی کہ ثمن یعنی کہ رَأْسُ الْمَالِ کو کیا کر لیا؟ وصول کر لیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ اگر رہن اسی مجلس میں ہلاک ہو جائے تو پھر کیا حکم لگائیں گے؟ گویا کہ اس نے اپنا حصہ اپنا دین وصول کر لیا۔ تو اگر رہن اسی مجلس میں ہلاک ہوتا ہے تو عقد صحیح رہے گا، یوں سمجھا جائے گا اس نے اپنا حصہ وصول کر لیا۔ اور اگر رہن اس مجلس میں ہلاک نہیں ہوا اور اس نے پیسے بھی نہیں لا کر ادا کیے اور مجلس سے دونوں جدا ہو گئے تو عقد کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ دوسری صورت بناؤ عقد صرف کے اندر بھئی، یا پہلے مُسْلَمٌ فِيهِ میں بنا لیں۔ مُسْلَمٌ فِيهِ کے اندر: میں نے آپ کے ساتھ عقد سلم کیا ہے کہ ایک لاکھ روپے کے بدلے مجھے آپ سو من گندم دینا دو مہینے کے بعد۔ اب آپ۔ عقد ہو گیا، میں نے پیسے آپ کے حوالے اسی مجلس میں کر دیے۔ رَأْسُ الْمَالِ تو حوالے ہو گیا، اس پر اسی مجلس میں قبضہ پایا گیا۔ اب میں آپ سے کہتا ہوں بھئی آپ نے میری سو من گندم دینی ہے دو مہینے کے بعد، تو یہ آپ پر دین ہے، اور دین بھی کون سا ہے؟ دین مضمون ہے۔ تو لہذا اب آپ اس کے بدلے میرے پاس کوئی چیز رہن رکھواؤ، تو کہتے ہیں یہ رہن رکھوانا صحیح ہے۔ یہ رہن رکھوانا صحیح ہے کیونکہ وہ دین ہے اس پر اور دین مضمون ہے، اور دین مضمون کے بدلے رہن رکھوانا صحیح ہوتا ہے۔ تو اس نے مثلاً میرے پاس اپنی گھڑی رکھوا دی بھئی۔ کس نے رکھوائی ہے یہ گھڑی؟ وہ بائع نے یا مُسْلَمٌ إِلَيْهِ نے رکھوائی ہے۔ اب اگر وہ گھڑی اسی مجلس میں میرے پاس ہلاک ہو گئی تو حُكْمًا گویا میں نے اس سے مبیعہ وصول کر لیا، اپنا حق وصول کر لیا۔ اور اگر اس مجلس میں گھڑی ہلاک نہیں ہوئی اور ہم دونوں اٹھ کر چل پڑے تو اب یہ حکم نہ لگانا عقد باطل ہو جائے گا۔ کیوں؟ کیونکہ مُسْلَمٌ فِيهِ پر اسی مجلس میں قبضہ ضروری تھا؟ عقد سلم کے اندر بھئی مُسْلَمٌ فِيهِ کب دیا جاتا ہے؟ کچھ مدت کے بعد دیا جاتا ہے، تو گندم تو اس نے مجھے کب دینی تھی؟ دو ماہ بعد، تو اسی مجلس میں گندم پہ کوئی قبضہ ضروری تھا؟ نہیں تھا ضروری، اور اب میں ثمن تو دے چکا ہوں اور اٹھ کر جا رہا ہوں تو عقد باطل نہیں ہوا بلکہ عقد صحیح ہے اور وہ عقد رہن بھی صحیح ہے، وہ چیز میرے پاس بطور رہن کے رہے گی بھئی۔ تو ثمن کے بدلے رَأْسُ الْمَالِ کے بدلے جب رہن رکھے گا تو اٹھ کر جاتے ہی فوراً عقد کیا ہو جائے گا؟ باطل۔ لیکن مُسْلَمٌ فِيهِ کے بدلے اگر رہن رکھا ہے تو پھر اس صورت میں عقد باطل نہیں ہو گا کیونکہ مُسْلَمٌ فِيهِ کی تو ادائیگی ضروری ہی نہیں تھی بھئی، وہ تو مدت کے بعد دے گا۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے بھئی کہ مشکل ہو گئی؟ تو مسئلہ کیا ہوا بھئی؟ کہ اگر عقد سلم کے اندر ثمن کے بدلے رَأْسُ الْمَالِ کے بدلے کوئی چیز گروی رکھوائی اور وہ چیز اسی عقد میں ہلاک ہو گئی جو چیز گروی رکھوائی تھی، تو گویا کہ مُسْلَمٌ إِلَيْهِ نے کیا کیا؟ ثمن کو یعنی رَأْسُ الْمَالِ کو وصول کر لیا۔ اور اگر وہ چیز جو گروی رکھوائی ہے وہ اس مجلس میں ہلاک نہیں ہوئی اور دونوں آپس میں جدا ہو گئے بغیر ثمن کی ادائیگی کے بغیر رَأْسُ الْمَالِ کی ادائیگی کے، تو آپ فوراً کیا حکم لگا دیں گے؟ عقد باطل ہو گیا کیونکہ رَأْسُ الْمَالِ حوالے نہیں کیا حالانکہ اس پر قبضہ ضروری تھا۔ جبکہ مبیعے کے اندر اگر گروی کوئی چیز رکھوائی اور وہ چیز اسی مجلس میں ہلاک ہو گئی تو گویا کہ اس نے کیا کر لیا؟ مبیعے کو یعنی مُسْلَمٌ فِيهِ کو وصول کر لیا۔ اور اگر وہ چیز ہلاک نہیں ہوئی اسی مجلس کے اندر یہ اپنے ساتھ لے کر چلا گیا بھئی مجلس سے دونوں جدا ہو گئے، تو اب یہ نہ کہنا کہ عقد باطل ہو گیا کیونکہ مُسْلَمٌ فِيهِ پر تو اس مجلس میں قبضہ ضروری ہی نہیں تھا، اس نے تو دو مہینے یا تین مہینے یا چار مہینے کے بعد ملنا تھا بھئی۔ تو اب عقد سلم بھی صحیح اور وہ عقد رہن بھی صحیح ہے، وہ چیز اب اس کے پاس بطور گروی ہی رہے گی بھئی۔ اب یہ صورت بناؤ کس کے اندر؟ عقد صرف کے اندر۔ میں اور آپ مجلس کے اندر بیٹھے ہیں، میں نے آپ سے کہا یہ ایک لاکھ روپے مجھ سے لے لو اور اس کے بدلے ریال دے دو بھئی۔ ہم دونوں نے آپس میں عقد کر لیا۔ اب میری طرف سے روپے ہیں آپ کی طرف سے ریال ہیں، دونوں طرف جنس ثمن ہیں تو یہ کون سا عقد ہوا؟ یہ عقد صرف ہوا، اور عقد صرف کے اندر آپ نے پڑھا ہے کہ عوضین پر اسی مجلس میں قبضہ ضروری ہے۔ اب عقد ہو گیا، ایک لاکھ روپیہ میں نے آپ کے حوالے نہیں کیا بلکہ اس کے بدلے کوئی چیز آپ کے پاس رہن کے طور پر رکھوا دی بھئی، رہن کے طور پر رکھوا دی۔ تو کہتے ہیں یہ رہن رکھوانا صحیح۔ اس لیے میں نے آپ کے پاس اپنی گھڑی رکھوا دی تو یہ رہن صحیح ہے۔ کیوں؟ کیونکہ میں نے آپ کے ایک لاکھ روپے دینے ہیں اور وہ دین مضمون ہے، اور دین مضمون کے بدلے رہن رکھوانا صحیح ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم دونوں مجلس سے جدا ہوئے اور ابھی میں نے وہ پیسے ادا نہیں کیے بلکہ وہی چیز آپ کے پاس گروی ہے، تو مجلس سے جدا ہوتے ہی فوراً کیا حکم لگا دیں گے؟ عقد صرف کیا ہو گیا؟ باطل۔ کیوں باطل ہوا؟ کیونکہ عوض پر قبضہ ضروری تھا وہ قبضہ تو نہیں پایا گیا بھئی۔ اور اگر مجلس کے اندر ہی بیٹھے ہیں اور وہ جو رہن میں نے چیز رکھوائی تھی وہ مرتہن کے پاس ہلاک ہو گئی، آپ فوراً کیا حکم لگا دیں گے؟ گویا کہ اس نے عوض کو وصول کر لیا۔ لیکن حقیقتاً یا حُكْمًا؟ حُكْمًا، یہ حکم ہم لگا دیں گے، حقیقتاً تو اس نے وصول نہیں کیا لیکن حکم لگا دیں گے کہ گویا اس نے وصول کر لیا۔ اب اس صورت میں جدا ہوئے بھی تو عقد باطل نہیں ہے بھئی کیونکہ اس نے بھی عوض پر قبضہ کر لیا اس نے بھی وصول کر لیا اپنا حق بھئی۔ تو کہتے ہیں وَيَصِحُّ الرَّهْنُ بِرَأْسِ مَالِ السَّلَمِ وَثَمَنِ الصَّرْفِ وَالْمُسْلَمِ فِيهِ اور صحیح ہے رہن عقد سلم کے رَأْسُ الْمَالِ کے بدلے وَثَمَنِ الصَّرْفِ اور عقد صرف کے ثمن کے بدلے وَالْمُسْلَمِ فِيهِ اور کس کے بدلے؟ مُسْلَمٌ فِيهِ کے بدلے میں۔ فَإِنْ هَلَكَ فِي مَجْلِسِ الْعَقْدِ پس اگر وہ رہن ہلاک ہو گیا مجلس عقد کے اندر ان تینوں صورتوں میں، تَمَّ الصَّرْفُ وَالسَّلَمُ تو تام ہو جائے گا عقد صرف اور عقد بیع سلم بھئی، وَصَارَ الْمُرْتَهِنُ مُسْتَوْفِيًا لِحَقِّهِ حُكْمًا اور ہو جائے گا مرتہن وصول کرنے والا اپنے حق کو حُكْمًا۔ وَإِذَا اتَّفَقَا عَلَى وَضْعِ الرَّهْنِ۔ بھئی یاد رکھو جو چیز گروی رکھوائی جاتی ہے وہ اسی شخص کے پاس رکھوانا ضروری نہیں جس کو دین کی ادائیگی کرنی ہے۔ مثلاً میں نے آپ سے گاڑی خریدی پانچ لاکھ روپے میں اور گاڑی میں نے لے لی، آپ نے ثمن مانگے میں نے کہا ثمن میں پانچ دن بعد دے دوں گا، جب تک آپ میری یہ گھڑی اپنے پاس بطور رہن کے رکھ لیں۔ قیمتی گھڑی تھی بڑی بھئی، میں نے کہا یہ آپ بطور رہن کے اپنے پاس رکھ لیں۔ تو یہ گھڑی اب میں نے کس کے پاس رکھوا دی ہے؟ مرتہن کے پاس بھئی۔ تو یہ تو درست ہے آپ پڑھ چکے ہیں، لیکن اگر اس کے پاس رکھوانے کے بجائے ہم دونوں مل کر ایک تیسرے قابل اعتماد شخص کے پاس رکھوا دیں تو یہ بھی جائز ہے بھئی۔ اس نے کیا کہا کہ بھئی پیسے میرے دو، میں نے کہا بھئی پانچ دن بعد دے دوں گا آپ کو، اس نے کہا نہیں بھئی پھر کوئی چیز اپنی رہن رکھواؤ، تو چلو میرے پاس نہ رکھواؤ زید کے پاس رکھوا دو، زید قابل اعتماد آدمی ہے، میں بھی راضی ہو گیا۔ چنانچہ میں نے اپنی گھڑی زید کے پاس بطور رہن کے دے دی تو یہ صحیح ہے مولانا۔ تو کسی تیسرے قابل اعتماد آدمی کے پاس رہن رکھوانا بھی صحیح ہے۔ لیکن پھر اس میں یاد رکھنا ان دونوں میں سے کوئی ایک جا کر اس چیز کو اس سے نہیں لے سکتا۔ اس کے پاس چیز رکھوا دی چلے گئے، بعد میں میں گیا زید کے پاس بھئی لاؤ میری گھڑی دے دو، بھئی وہ روکے گا وہ نہیں دے گا مجھے، نہیں بھئی گھڑی میں آپ کو کیسے دے دوں؟ جیسے گھڑی کے اندر آپ کا حق ہے اسی طرح مرتہن کا بھی حق ہے بھئی، یہ گھڑی کیوں روکی گئی ہے؟ تاکہ وہ اپنے دین کو وصول کر سکے بھئی۔ تو گھڑی کے ساتھ راہن کا بھی حق وابستہ ہے اور مرتہن کا بھی حق وابستہ ہے۔ راہن کا کیا حق ہے؟ گھڑی اس کی ہے چیز اس کی ہے بھئی، تو یہ اس کے پاس بطور حفاظت اور امانت کے طور پر وہ عادل آدمی کے پاس ہے۔ اور مرتہن کا بھی حق وابستہ ہے اس چیز کے ساتھ کہ اس نے اس چیز کے ذریعے اپنے دین کو وصول کرنا ہے۔ تو دونوں کا حق اس سے متعلق ہے، لہذا اب اگر کوئی ایک جا کر لے لیتا ہے تو دوسرے کا حق کیا ہو جائے گا؟ باطل ہو جائے گا۔ اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ دوسرے کے حق کو کیا کر دے؟ باطل کر دے۔ تو لہذا کوئی ایک جاتا ہے اور اس سے چیز مانگتا ہے تو وہ نہیں دے گا اس کو بھئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی جی؟ تو کہتے ہیں وَإِذَا اتَّفَقَا اور جب دونوں متفق ہو جائیں یعنی راہن اور مرتہن، جب دونوں متفق ہو جائیں عَلَى وَضْعِ الرَّهْنِ عَلَى يَدَيْ عَدْلٍ جَازَ رہن رکھوانے پر عَلَى يَدَيْ عَدْلٍ ایک قابل اعتماد آدمی کے ہاتھوں میں اس کے قبضے میں رکھوانے پر دونوں راضی ہو جائیں جَازَ تو یہ جائز ہے۔ وَلَيْسَ لِلْمُرْتَهِنِ وَلَا لِلرَّاهِنِ أَخْذُهُ مِنْ يَدِهِ اور جائز نہیں ہے مرتہن کے لیے اور نہ راہن کے لیے، یعنی اکیلے مرتہن اور اکیلے راہن کے لیے جائز نہیں ہے أَخْذُهُ مِنْ يَدِهِ اس رہن کو لے لینا اس کے قبضے سے۔ فَإِنْ هَلَكَ فِي يَدِهِ هَلَكَ مِنْ ضَمَانِ الْمُرْتَهِنِ۔ بھئی صورت یہ ہے: وہ گھڑی ہم نے زید کے پاس رکھوائی تھی، زید کے پاس وہ گھڑی ہلاک ہو گئی۔ کیا ہوئی؟ ہلاک ہو گئی ضائع ہو گئی، اس نے تو حفاظت سے رکھی تھی چیز ضائع ہو گئی اس کے پاس۔ تو اب کیا کیا جائے؟ کہتے ہیں بھئی زید کے پاس رکھوائی تھی ہم نے کس لیے رکھوائی تھی، کیا مقصد تھا؟ تاکہ اس کے ذریعے مرتہن کیا کرے؟ اپنے حق کو وصول کرے، لہذا اب مرتہن پر ضمان آئے گا بھئی۔ مرتہن پر اس کا ضمان آئے گا، اسی طرح ضمان کتنا ہو گا؟ دین اور رہن میں سے جو اقل ہو وہی صورت بھئی۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ هَلَكَ فِي يَدِهِ هَلَكَ مِنْ ضَمَانِ الْمُرْتَهِنِ اگر وہ چیز ہلاک ہو گئی اس قابل اعتماد آدمی کے قبضے میں تو ہلاک ہوئی مرتہن کے ضمان میں سے۔ وَيَجُوزُ رَهْنُ الدَّرَاهِمِ وَالدَّنَانِيرِ وَالْمَكِيلِ وَالْمَوْزُونِ۔ بھئی درہم اور دینار کو رہن رکھوانا جائز ہے یا جائز نہیں؟ تو کہتے ہیں بھئی دراہم اور دنانیر اور مکیلی یعنی ماپی جانے والی چیزیں اور وزن کی جانے والی چیزیں ان کا رہن جائز ہے، ان کا رہن جائز ہے۔ کیوں جائز ہے؟ وجہ یہ ہے کہ مرتہن نے ایک چیز کو اپنے پاس روکنا ہے اپنے حق کو وصول کرنے کے لیے، تو دراہم اور دنانیر اور مکیلی اور موزونی چیزوں کے ذریعے وہ اپنا حق وصول کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا؟ کر سکتا ہے بھئی۔ فَإِنْ رُهِنَتْ بِجِنْسِهَا وَهَلَكَتْ۔ اچھا اب صورت بتلا رہے ہیں بھئی: ایک آدمی نے دوسرے کے پاس درہم یا دینار وغیرہ کیا کیا؟ رہن رکھوایا، یا کوئی مکیلی یا موزونی چیز اس کے پاس رہن رکھوائی بھئی۔ اور اسی کی جنس کے بدلے، یعنی دین بھی اسی کی جنس میں سے تھا۔ رکھوائے بھی دراہم اور دین بھی کیا تھے؟ دراہم۔ رکھوائے دینار اور دین بھی کیا تھا؟ دینار۔ رکھوائی گندم اور دین بھی کیا تھا؟ گندم بھئی۔ یعنی اسی کی جنس کے بدلے رہن رکھوایا۔ تو اب کیا کیا جائے گا؟ کیا اب بھی جو اقل ہو گا وہ ضمان آئے گا؟ کہتے ہیں نہیں۔ اب چونکہ اسی کی جنس کے بدلے ہے تو لہذا وہاں پر برابری ضروری ہے، تو وہاں مقدار کے اعتبار سے برابری ضروری ہو گی قیمت کو نہیں دیکھا جائے گا۔ مثلاً دیکھو صورت یہ ہے: میرے پاس کچھ دراہم تھے لیکن وہ بڑے اعلیٰ قسم کے دراہم ہیں بھئی، بڑے اعلیٰ قسم کے، اب میں نہیں چاہتا ان کو خرچ کروں بھئی۔ صورت سمجھ میں آ رہی ہے؟ فرض کرو ایک صورت بنا رہے ہیں ہم، میں ان کو نہیں خرچ کرنا چاہتا بھئی۔ تو میں آپ کے پاس آیا کہ بھئی مجھے دس دراہم کی ضرورت ہے آپ مجھے دے دیں میں چند دن بعد آپ کو لوٹا دوں گا بھئی۔ آپ نے مجھے دس دراہم دیے عام دراہم ذرا ادنیٰ درجے کے بھئی، ادنیٰ درجے کے دس دراہم، لیکن آپ نے کہا بھئی کوئی چیز رہن رکھواؤ میرے پاس پھر دوں گا بھئی۔ تو میں نے وہ اعلیٰ قسم کے دراہم آپ کے پاس بطور رہن کے رکھوا دیے۔ اور لے کر بھی آپ سے کیا چیز گیا ہوں؟ دراہم ہی لے کر گیا ہوں لیکن یہ دراہم ہیں ذرا ادنیٰ وہ دراہم ہیں بہت اعلیٰ۔ تو اب اس صورت کے اندر آپ کے پاس وہ اعلیٰ دراہم ہلاک ہو گئے، تو اب آپ پر ضمان آئے گا بھئی۔ تو کتنا ضمان آئے گا؟ کہتے ہیں اب قیمت کو نہیں دیکھنا۔ میرے دراہم کی اگرچہ قیمت تھی زیادہ اور آپ کے دراہم کی قیمت ہے کم، لیکن جنس کے بدلے جنس آ گئی بھئی، اب مساوات ضروری ہے اور مساوات بھی کس چیز کے اندر ہو گی؟ دراہم کن میں سے ہیں؟ وزن کی جانے والی چیز، تو دیکھو جنس بھی آ گئی اور قدر بھی آ گئی یعنی وزن بھی آ گیا، اور اس صورت میں آپ نے پڑھا ہے مساوات ضروری۔ لہذا آپ کے پاس جو میں نے دس دراہم رکھوائے تھے وہ دین کے دس دراہم کے بدلے ہلاک ہو گئے۔ تو ضمان بھی اتنا ہی آئے گا بھئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ یا دوسری صورت بنا لو: میں آپ سے چاندی لے کر گیا تھا اور آپ کے پاس دراہم میں نے کیا کیا؟ دراہم رکھوائے تھے، تو اب جتنے درہم آپ کے پاس ہلاک ہوں گے چاندی جو دین ہے اس کے وزن میں سے اسی کے بقدر ضمان آئے گا بھئی، چاندی میں سے اتنا ہی وزن کیا ہو جائے گا؟ گویا آپ نے وصول کر لیا۔ کیا کیا؟ وصول کر لیا۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو یہاں کس چیز کو دیکھا جائے گا؟ قیمت کو نہیں دیکھا جائے گا۔ ایک چاہے اعلیٰ ہو ایک ادنیٰ ہو، ایک کا کام نفیس ہو اس کی ڈھلائی بڑی نفیس ہے دوسرے کی ڈھلائی ادنیٰ درجے کی ہے، نہیں۔ نہ اعلیٰ ادنیٰ ہونے کو دیکھیں گے نہ ڈھلائی وغیرہ کو دیکھیں گے۔ ہم نے ضابطہ پڑھا تھا بَابُ الرِّبَا کے اندر کہ جب جنس اور قدر پائی جائے تو وہاں پر کس چیز کے اندر ضروری ہے مساوات؟ مقدار کے اندر مساوات ضروری ہے۔ تو اگر مکیلی چیز ہو تو کیل کے اندر مساوات ہو گی، اور اگر وزنی چیز ہے تو پھر وزن کے اندر مساوات ہو گی، اسی کے بقدر ضمان آ جائے گا بھئی۔ اسی کے بقدر ضمان آئے گا۔ یا دوسری ایک گندم کی بھی صورت ذرا بنا لو بھئی، گندم ماپی جانے والی چیز ہے: میں نے آپ کو گندم دینی ہے بھئی مثلاً، آپ سے بطور قرض کے میں نے بھئی سو من گندم لے لی، سو قفیز گندم بطور قرض کے لی۔ آپ نے کہا بھئی کوئی چیز میرے پاس بطور رہن کے رکھواؤ۔ میرے پاس ذرا ادنیٰ درجے کی گندم پڑی ہوئی تھی، میں نے وہ سو قفیز آپ کے پاس بطور رہن کے رکھوا دیے۔ وہ سو قفیز جو رہن تھے ادنیٰ درجے کی گندم وہ آپ کے پاس ہلاک ہو گئے، تو رہن ہلاک ہوا اور اس صورت میں ضمان آیا کرتا ہے۔ تو کتنا ضمان آئے گا بھئی؟ جی؟ برابر سو قفیز۔ قیمت نہیں دیکھیں گے، میری جو گندم رہن تھی اس کی قیمت تو کم تھی اور جو میں لے کر گیا ہوں اس کی اعلیٰ ہے، لیکن قیمت نہیں دیکھیں گے بلکہ جنس بھی وہی ہے دونوں طرف اور قدر بھی آ رہی ہے یعنی کیل آ رہا ہے، تو اس صورت کے اندر مساوات مقدار کے اندر یعنی کیل کے اندر ضروری ہے۔ تو اس صورت میں سو قفیز آپ کے پاس گندم ہلاک ہوئی ہے چاہے ادنیٰ درجے کی لیکن گویا آپ نے مجھ سے کتنے قفیز وصول کر لیے؟ سو قفیز وصول کر لیے۔ یہ معنی ہے فَإِنْ رُهِنَتْ بِجِنْسِهَا پس اگر رہن رکھوایا گیا اسی کی جنس کے بدلے میں، یعنی دین بھی وہی تھا اسی جنس سے تھا رہن بھی اسی کی جنس میں، وَهَلَكَتْ اور پھر وہ ہلاک ہوا، هَلَكَتْ بِمِثْلِهَا مِنَ الدَّيْنِ تو وہ ہلاک ہو گا رہن اسی کے مثل کے بدلے میں مِنَ الدَّيْنِ کس میں سے؟ دین میں سے، یعنی دین میں سے اتنا ہی کم کر دیں گے بھئی مقدار کے اعتبار سے۔ وَإِنِ اخْتَلَفَا فِي الْجَوْدَةِ وَالصِّيَاغَةِ یہ إِنْ وصلیہ ہے، اگرچہ مختلف ہوں دونوں یعنی رہن اور دین فِي الْجَوْدَةِ کس کے اندر؟ جی؟ کھرے پن کے اندر، عمدگی کے اندر اگرچہ دونوں مختلف ہوں وَالصِّيَاغَةِ اور ڈھلائی کے اندر۔ وَمَنْ كَانَ لَهُ دَيْنٌ عَلَى غَيْرِهِ فَأَخَذَ مِنْهُ مِثْلَ دَيْنِهِ فَأَنْفَقَهُ ثُمَّ عَلِمَ أَنَّهُ كَانَ زُيُوفًا فَلَا شَيْءَ لَهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى۔ ایک آدمی کا دوسرے پر دین تھا، مثلاً اس نے اس کے سو درہم دینے تھے۔ یہ گیا اس کے پاس کہ لاؤ بھئی میرے سو درہم دے دو، اس نے سو درہم اس کے حوالے کیے لیکن کھوٹے حوالے کیے۔ کون سے درہم؟ کھوٹے۔ اسے پتہ ہی نہیں چلا وہ کھوٹے درہم لے کر آیا اور اس نے بھی لا کر چلائے، کسی کو پتہ نہیں چلا وہ چل گئے بھئی۔ اس نے ان سے پورا نفع اٹھا لیا۔ اب بعد میں اس کو پتہ لگا او ہو بھئی وہ جو اس نے مجھے سو درہم دیے تھے وہ کس قسم کے تھے؟ کھوٹے دراہم دیے تھے اس نے تو مجھے۔ تو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بھئی اس نے اپنا حق وصول کر لیا ہے بھئی کیونکہ یہاں برابری آ گئی، ادھر بھی سو درہم تھے ادھر بھی سو درہم تھے، لہذا اب رجوع نہیں کرے گا۔ رجوع نہیں کرے گا۔ جبکہ صاحبین فرماتے ہیں کہ نہیں رجوع کرے گا۔ بھئی کیسے رجوع کیا جائے، کیا کریں؟ کہتے ہیں اس جیسے کھوٹے درہم کہیں سے لے آئے وہ اس کو دے دے اور اپنے کھرے درہم اس سے لے لے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ وَمَنْ كَانَ لَهُ دَيْنٌ عَلَى غَيْرِهِ اور جس کا دین تھا دوسرے پر فَأَخَذَ مِنْهُ مِثْلَ دَيْنِهِ پس اس نے لے لیا اس سے اپنے دین کے مثل، یعنی جتنا دین تھا اتنا اس سے لے لیا، فَأَنْفَقَهُ تو اسے خرچ کر لیا، ثُمَّ عَلِمَ پھر پتہ چلا أَنَّهُ كَانَ زُيُوفًا کہ وہ تو کھوٹے تھے۔ زُيُوفٌ کن کو کہتے ہیں؟ کھوٹوں کو، کہ وہ تو کھوٹے تھے، فَلَا شَيْءَ لَهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تو اب اس کی کوئی چیز نہیں ہے دوسرے پر امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى يَرُدُّ مِثْلَ الزُّيُوفِ وَيَرْجِعُ بِمِثْلِ الْجِيَادِ صاحبین فرماتے ہیں کہ لوٹائے گا کھوٹوں کے مثل اور رجوع کرے گا عمدہ کے مثل، یعنی ان کھوٹوں جیسے واپس کر دے گا اور عمدہ جیسے رجوع کرے گا اس سے واپس لے لے گا بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ بھئی یہ مسئلہ یہاں ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم تو کون سے مسئلے پڑھ رہے ہیں؟ رہن کے، یہاں کوئی رہن کا ذکر آیا؟ نہیں۔ لیکن اس کی مناسبت ہے مولانا، ماقبل کے مسئلے سے مناسبت تھی تو اس کو یہیں پر ذکر کر دیا کہ جیسے رہن کے اندر کیا ہوتا ہے؟ رہن کے ذریعے اپنے حق کو کیا کر لیا جاتا ہے؟ وصول کر لیا جاتا ہے، تو یہاں پر بھی جب کھوٹے اس نے لے کر خرچ کر لیے تو گویا اپنے حق کو وصول کر لیا تو اب اس پر کوئی چیز نہیں، تو یہ رہن کی طرح ہوا۔ وَمَنْ رَهَنَ عَبْدَيْنِ بِأَلْفٍ فَقَضَى۔ صورت مسئلہ، یہ یاد رکھنا بھئی ضابطہ کہ جب کوئی چیز کسی کے پاس رہن رکھوائی جائے تو وہ سارے دین کے بدلے رہن ہوتی ہے۔ سارے دین کے بدلے رہن۔ تو جب تک مرتہن پورے دین کی پائی پائی نہ وصول کر لے اسے حق ہے کہ وہ راہن کو وہ چیز وہ رہن واپس نہ دے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ جب تک ایک روپیہ بھی راہن نے دینا ہے مرتہن کو حق ہے کہ وہ کیا کرے؟ رہن حوالے نہ کرے، کیونکہ یہ رہن پورے دین کے بدلے رکھوایا گیا تھا تو جب تک پورا دین وصول نہیں ہو جاتا اس کے لیے جائز ہے کہ وہ رہن حوالے نہ کرے۔ تو یہ نہیں، مثلاً میں نے آپ کے پاس کوئی چیز بطور رہن کے رکھوائی، دو چیزیں رکھوا دیں بطور رہن کے بھئی، دو گاڑیاں رہن رکھوائیں آپ سے میں نے دس لاکھ روپے لیے ہیں بھئی۔ اب میں نے آپ کو پانچ لاکھ روپے ادا کر دیے اور آپ سے کہا لاؤ بھئی اب ایک گاڑی تو دے دو میں نے آدھے پیسے دے دیے ہیں ایک گاڑی کے پیسے آپ کو دے دیے ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں نہیں بھئی ہم نے قدوری میں مسئلہ پڑھا ہے بھئی کہ رہن کیا ہوتا ہے؟ پورے دین کے بدلے وہ مرہون ہے، تو لہذا جب تک دین کی ایک ایک پائی میرے حوالے آپ نہیں کریں گے ایک بھی گاڑی نہیں ملے گی بھئی آپ کو۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ وَمَنْ رَهَنَ عَبْدَيْنِ بِأَلْفٍ اور جس نے رہن رکھوایا دو غلاموں کو ایک ہزار درہم کے بدلے فَقَضَى حِصَّةَ أَحَدِهِمَا پس اس نے ادا کر دیا، قَضَى کا کیا معنی؟ ادا کر دیا، پس اس نے ادا کر دیا ان دونوں میں سے ایک کا حصہ۔ دو غلام رکھوائے تھے اور کتنے درہم کے بدلے؟ ایک ہزار، مثلاً ایک غلام بھی پانچ سو کا تھا دوسرا بھی پانچ سو کے بدلے رہن تھا، اب اس نے ایک کا حصہ ادا کر دیا، لَمْ يَكُنْ لَهُ أَنْ يَقْبِضَهُ حَتَّى يُؤَدِّيَ بَاقِيَ الدَّيْنِ تو جائز نہیں ہے اس کے لیے کہ وہ قبضہ کر لے جس کا حصہ ادا کیا ہے اس غلام پر حَتَّى يُؤَدِّيَ بَاقِيَ الدَّيْنِ یہاں تک کہ یہ ادا کر دے باقی دین۔ یہ یاد رکھنا یہ وہ صورت ہے جب ایک ہی عقد رہن میں میں نے رکھوائے تھے، دونوں گاڑیاں ایک ہی عقد میں رکھوائی تھیں یا دونوں غلام ایک ہی عقد میں رکھوائے تھے بھئی۔ اگر ایک غلام میں نے الگ رکھوایا آپ کے پاس پانچ سو کے بدلے، پھر بعد میں پانچ سو میں نے آپ سے اور لیے تھے اس کے بدلے میں نے دوسرا غلام رکھوایا، تو اب تو دو عقد رہن ہو گئے، لہذا اب کیا کیا جائے گا؟ اب پانچ سو دیتا ہے تو ایک غلام دینا پڑے گا اور دوسرا پھر پانچ سو کے بدلے۔ فَإِذَا وَكَّلَ الرَّاهِنُ الْمُرْتَهِنَ۔ صورت مسئلہ یہ ہے: میں نے آپ سے پانچ لاکھ روپے لیے ہیں اور اس کے بدلے آپ کے پاس اپنی گاڑی بطور رہن کے رکھوا دی ہے، رہن کے۔ اور مثلاً پیسوں کی ادائیگی کرنی تھی اس مہینے کی یکم تاریخ کو بھئی، آنے والے مہینے کی یکم تاریخ کو۔ اب وہ تاریخ آ گئی میرے پاس پیسے ہی نہیں ہیں۔ پیسے ہی نہیں ہیں، تو میں نے آپ سے کہا چلو بھئی یوں کرو یہ گاڑی بیچ کر اس کے بدلے جو پیسے وصول ہوتے ہیں اس میں سے اپنا دین وصول کر لو بھئی۔ چنانچہ میں نے ایک شخص کو وکیل بنا دیا: جاؤ بھئی جا کر یہ میری گاڑی بیچو اور جو پیسے وصول ہوں اس کا دین اس کو دے دینا اور جو باقی بچیں وہ میرے پاس لے آنا۔ تو یہ جس شخص کو گاڑی بیچنے کے لیے میں نے بھیجا ہے یہ وکیل ہے، یہ کیا ہے؟ یہ وکیل کہلائے گا بھئی۔ وکیل کہلائے گا۔ تو یہ وکیل بنانا جب وقت پورا ہو جائے تو یہ وکیل بنانا جائز ہے رہن کو بیچنے کے لیے۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو کہتے ہیں فَإِذَا وَكَّلَ الرَّاهِنُ الْمُرْتَهِنَ، اور یاد رکھیے بھئی وکیل کس کو میں بنا سکتا ہوں؟ اسی مرتہن کو بھی بنا سکتا ہوں کہ تم ہی جا کر بیچ دو، جس کے پاس رہن رکھوایا تھا اسی قابل اعتماد آدمی کو بھی وکیل بنا سکتا ہوں کہ تم ہی اس کو بیچ دو، اور کسی اور آدمی کو بھی وکیل بنا سکتا ہوں۔ تو کہتے ہیں فَإِذَا وَكَّلَ الرَّاهِنُ الْمُرْتَهِنَ پس اگر وکیل بنایا راہن نے کس کو وکیل بنایا؟ مرتہن کو، أَوِ الْعَدْلَ یا اس عادل اس قابل اعتماد آدمی کو، أَوْ غَيْرَهُمَا یا ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے آدمی کو فِي بَيْعِ الرَّهْنِ کس میں؟ رہن کے بیچنے میں عِنْدَ حُلُولِ الدَّيْنِ جب دین کا وقت ہو جائے فَالْوَكَالَةُ جَائِزَةٌ تو وکالت جائز ہے۔ فَإِنْ شُرِطَتِ الْوَكَالَةُ فِي عَقْدِ الرَّهْنِ۔ یہ تو وکیل بھئی میں نے بنایا تھا، رہن رکھواتے ہوئے کوئی شرط نہیں لگی تھی، ویسے میں نے وقت ہو گیا پیسے نہیں ہو رہے تو میں نے مرتہن کو ہی وکیل بنا دیا اس کو وکیل بنانا بھی ٹھیک کہ جاؤ گاڑی بیچ دو، یا وہ تیسرے جس کے پاس ہم نے رہن رکھوایا تھا اسی کو وکیل بنا دیا کہ تم ہی بیچ دو، یا کسی اور آدمی کو میں نے وکیل بنا دیا کہ تم جا کر کیا کرو گاڑی کو بیچ دو، تو یہ توکیل صحیح ہے یہ وکیل بنانا صحیح۔ لیکن اس وکیل کو میں معزول بھی کر سکتا ہوں۔ یہ گاڑی بیچنے چلا گیا اور میں پھر اس کے پیچھے پہنچا بھئی تم نہ بیچو بھئی گاڑی کو، بس مولانا میں نے کیا کر دیا اس کو وکالت سے معزول کر دیا، ختم کر دی اس کی وکالت۔ تو یہ درست ہے مولانا، راہن کیا کر سکتا ہے؟ کسی کو وکیل بنا بھی سکتا ہے رہن کو بیچنے کے لیے اور اس کو معزول بھی کر سکتا ہے۔ لیکن اگر وکالت کی شرط عقد کے اندر لگائی تھی عقد رہن میں، پھر معزول نہیں کر سکتا۔ مثلاً دیکھو میں نے آپ سے گاڑی خریدی، دوسری صورت بناؤ: میں نے آپ سے کیا کیا؟ گاڑی خریدی اور پانچ لاکھ روپے میں، تو اب میں نے آپ کے پانچ لاکھ روپے دینے ہیں یہ میرے اوپر دین ہے۔ آپ نے کہا لاؤ پیسے دو، میں نے کہا بھئی یوں کرو جب تک میری گھڑی رکھو میں ٹھیک ایک مہینے بعد آپ کے پیسے آپ کو دے دوں گا۔ اس نے کہا نہیں بھئی نہیں ایسے میں نہیں رکھوں گا رہن، بلکہ کسی کو وکیل بناؤ، اگر تم نے اس تاریخ کو پیسے ادا نہ کیے تو یہ وکیل کیا کرے گا؟ گھڑی کو بیچ کر میرے پیسے ادا کرے گا۔ تو عقد رہن کے اندر ہی شرط لگا دی کہ یہ آدمی وکیل ہے اگر میں نے یکم تاریخ کو پیسے ادا نہ کیے تو یہ کیا کر سکتا ہے؟ گاڑی کو بیچ سکتا ہے۔ تو اب دیکھو یہ توکیل کی شرط کس کے اندر لگا دی؟ عقد رہن میں۔ تو اب یاد رکھو وہ وکیل بن گیا اور چونکہ عقد کے اندر شرط لگی تھی اب راہن اس کو معزول کرنا بھی چاہے تو معزول نہیں کر سکتا۔ حتیٰ کہ راہن اگر مر بھی جائے پھر بھی یہ وکیل معزول نہیں، ورنہ عام حالت میں تو مؤکل جب مر جاتا ہے تو وکیل خود بخود اس کی وکالت ختم ہو جاتی ہے۔ لیکن یہاں چونکہ عقد کے اندر آ گیا تھا عقد کے اندر شرط لگا دی تھی تو اب یہ اس کے معزول کر دینے سے معزول نہیں ہو گا، یا بعد میں کہے بھی کہ تمہیں اجازت نہیں ہے گاڑی بیچنے کی، نہیں بھئی اب اسے اجازت ہے، وہ وقت پر آپ پیسے ادا نہیں کر سکے تو پھر وہ کیا کر سکتا ہے؟ آپ کی گاڑی بیچ کر ادائیگی کر سکتا ہے۔ تو کہتے ہیں فَإِنْ شُرِطَتِ الْوَكَالَةُ فِي عَقْدِ الرَّهْنِ پس اگر شرط لگائی گئی وکالت کی رہن کے عقد میں فَلَيْسَ لِلرَّاهِنِ عَزْلُهُ تو جائز نہیں ہے راہن کے لیے اس وکیل کو معزول کرنا عَنْهَا اس وکالت سے۔ اس وکالت سے وکیل کو معزول کرنا راہن کے لیے جائز نہیں۔ فَإِنْ عَزَلَهُ لَمْ يَنْعَزِلْ اگر یہ اس کو معزول کرتا ہے تو وہ معزول نہیں ہو گا، معزول کرے بھی تو معزول نہیں ہو گا۔ وَإِنْ مَاتَ الرَّاهِنُ لَمْ يَنْعَزِلْ أَيْضًا اور اگر راہن مر جائے پھر بھی معزول نہیں ہو گا۔ وَلِلْمُرْتَهِنِ أَنْ يُطَالِبَ۔ صورت یہ ہے: فرض کرو بھئی میرے اوپر آپ کا دین ہے، میں نے آپ کے پانچ لاکھ روپے دینے ہیں۔ اس دین کے بدلے میں نے کیا کیا؟ آپ کے پاس اپنی گھڑی رہن کے طور پر رکھوا دی، بڑی قیمتی گھڑی بھئی جو تقریباً اس کے لگ بھگ ہے۔ تو جب کوئی چیز رہن رکھوا دی تو کیا مرتہن اب بھی راہن سے دین کا مطالبہ کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا کہ لاؤ میرے پیسے مجھے دے دو؟ کہتے ہیں کر سکتا ہے مطالبہ۔ کوئی چیز کسی کے پاس بطور رہن کے رکھوا دی تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مرتہن اب اس سے مطالبہ ہی نہیں کر سکتا۔ بھئی مرتہن نے اپنے پاس وہ چیز کیوں رکھی ہے، گھڑی کیوں رکھی ہے؟ تاکہ اپنا دین وصول کرے۔ وہ تو اس نے اپنے دین کی اور زیادہ حفاظت کے لیے رکھوائی ہے تاکہ کہیں میرا دین چلا نہ جائے ضائع نہ ہو جائے بھئی۔ کس لیے رکھی ہے گھڑی اس نے؟ دین کی اور زیادہ حفاظت کے لیے۔ تو لہذا اب رہن رکھوانے سے اس کے مطالبے کا حق نہیں گیا، وہ آ سکتا ہے بھئی بار بار مجھے کہے گا لاؤ بھئی میرے پیسے میرے حوالے کرو جلدی کرو بھئی۔ تو اگر راہن کیا کرتا ہے؟ ٹال مٹول کرتا ہے، تو مرتہن قاضی کے پاس جا کر اسے جیل میں بھی ڈلوا سکتا ہے بھئی۔ کیا کر سکتا ہے؟ جیل میں بھی ڈال سکتا ہے بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ لوگ عموماً یوں ہی کرتے ہیں بھئی بلاوجہ ٹال مٹول کر کے دوسروں کو تنگ کرتے ہیں، تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟ اس کو جیل میں ڈالے گا تاکہ یہ فوراً اس کی ادائیگی کرے ورنہ تو اس بیچارے کے ساتھ ظلم کر رہا ہے بھئی۔ وَلِلْمُرْتَهِنِ أَنْ يُطَالِبَ الرَّاهِنَ بِدَيْنِهِ اور جائز ہے مرتہن کے لیے کہ وہ مطالبہ کرے راہن سے اپنے دین کا وَيَحْبِسَهُ بِهِ اور یہ کہ اس کو قید کروا دے بِهِ أَيْ بِالدَّيْنِ اس دین کے بدلے میں، اس کے بدلے میں اسے کیا کروا سکتا ہے؟ قید بھی کروا سکتا ہے۔ وَإِنْ كَانَ الرَّهْنُ فِي يَدِهِ۔ صورت یہ ہے کہ میں نے آپ کا کتنا دین دینا ہے؟ پانچ لاکھ۔ میں نے آپ کے پاس کیا چیز رہن رکھوا دی؟ گھڑی، اپنی نہایت قیمتی گھڑی آپ کے پاس رہن رکھوا دی۔ اب میں وہ گھڑی بیچتا ہوں۔ میں نے وہ گھڑی زید کے ہاتھ فروخت کر دی اور آدمی بھیج دیا، زید آ گیا آپ کے پاس بھئی کہ لاؤ بھئی وہ گھڑی دے دو میں نے وہ خرید لی ہے۔ تو کہتے ہیں نہیں بھئی مرتہن کا حق اس چیز کے ساتھ وابستہ ہے، وہ راہن کو چاہے تو قدرت نہ دے بھئی، اس کو بیچنے ہی نہ دے، نہیں بھئی بیچنے کی تمہیں اجازت نہیں، پہلے میرے پیسے ادا کرو میرا دین ادا کرو پھر میں تمہیں بیچنے دوں گا۔ تو بیچنے ہی نہ دے اس کو، قدرت ہی نہ دے نہیں بھئی میں نہیں بیچنے دوں گا۔ اور اگر وہ عقد کر بھی لیتا ہے تو اب یہ مرتہن کی اجازت پر موقوف ہے: وہ اجازت دے گا تو عقد ہو گا، وہ اجازت نہیں دے گا تو عقد بھی نہیں ہو گا کیونکہ اس مرتہن کا بھی حق اس چیز کے ساتھ وابستہ ہو چکا ہے اس کے ذریعے اس نے اپنے پیسے وصول کرنے ہیں۔ وَإِنْ كَانَ الرَّهْنُ فِي يَدِهِ اور اگر رہن مرتہن کے قبضے میں تھا فَلَيْسَ عَلَيْهِ تو اس پر یہ ضروری نہیں ہے أَنْ يُمَكِّنَهُ مِنْ بَيْعِهِ کہ وہ قدرت دے، مَكَّنَ يُمَكِّنُ تَمْكِينٌ کا کیا معنی؟ قدرت دینا، کہ وہ قدرت دے دے راہن کو مِنْ بَيْعِهِ اس رہن کے بیچنے کی حَتَّى يَقْبِضَ الدَّيْنَ مِنْ ثَمَنِهِ یہاں تک کہ وہ دین پر قبضہ کر لے اس کے ثمن میں سے۔ کیا کر لے اس کے ثمن میں سے؟ بھئی دیکھو زید آپ کے پاس آیا اس نے کیا کہا کہ راہن نے یہ گھڑی مجھے فروخت کر دی ہے لاؤ یہ گھڑی مجھے دے دو، تو آپ کیا کر سکتے ہیں گھڑی کو؟ روکیں گے کہ نہیں بھئی اس کے ذریعے تو میں نے کیا کرنے ہیں؟ اپنے پیسے وصول کرنے ہیں، تو آپ روک سکتے ہیں۔ ہاں مجھے جو گھڑی کے ثمن زید نے ادا کیے تھے اس میں سے میں نے آپ کا حصہ آپ کو دے دیا آپ کا دین دے دیا، تو اب مانع ختم ہوا یا نہیں ہوا؟ آپ کیوں روک رہے تھے گھڑی کو؟ اپنے حق کو وصول کرنے کے لیے، اور گھڑی کے ثمن میں سے میں نے آپ کو آپ کا حق دے دیا تو اب مانع ختم، لہذا اب آپ نہیں روک سکتے۔ اب جب آپ نے اپنا حصہ وصول کر لیا تو گھڑی کیا کریں گے؟ اس کے حوالے کر دیں گے۔ یہ معنی ہے حَتَّى يَقْبِضَ الدَّيْنَ مِنْ ثَمَنِهِ یہاں تک کہ دین پر قبضہ کر لے اس چیز کے ثمن میں سے، اس رہن کے جو اس نے بیچا ہے اس کے ثمن میں سے۔ فَإِذَا قَضَاهُ الدَّيْنَ قِيلَ لَهُ سَلِّمِ الرَّهْنَ إِلَيْهِ پس جب راہن ادا کر دے دین کو، راہن نے کیا کیا؟ بھئی مجھے گھڑی کے پیسے ملے تھے میں نے کیا کیا؟ وہ ثمن میں سے اس کا دین اس کے حوالے کر دیا تو میں نے اپنا دین ادا کر دیا، اب قِيلَ لَهُ اب مرتہن سے کہا جائے گا سَلِّمِ الرَّهْنَ إِلَيْهِ کہ اب رہن کو کیا کر دو؟ راہن کے حوالے کر دو کیونکہ اس نے تمہارا دین ادا کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اس کو مجبور نہیں کر سکتے۔ تو کہتے ہیں وَإِذَا بَاعَ الرَّاهِنُ الرَّهْنَ بِغَيْرِ إِذْنِ الْمُرْتَهِنِ اور جب بیچا راہن نے رہن کو مرتہن کی اجازت کے بغیر فَالْبَيْعُ مَوْقُوفٌ تو بیع کیا ہے؟ موقوف ہے۔ فَإِنْ أَجَازَهُ الْمُرْتَهِنُ جَازَ پس اگر اجازت دے دی مرتہن نے بیع کی جَازَ تو بیع جائز ہو جائے گی۔ وَإِنْ قَضَاهُ الرَّاهِنُ مِنْ دَيْنِهِ جَازَ اور اگر راہن نے ادا کر دیا اس کا دین جَازَ تو پھر بھی بیع کیا ہو جائے گی؟ جائز ہو جائے گی۔ راہن نے دین ہی دے دیا اب وہ روک ہی نہیں سکتا تو پھر بھی بیع جائز ہو جائے گی، یا اس نے اجازت دے دی پھر بھی جائز ہو جائے گی۔ چلیے بس مولانا۔ هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔
167 approved lectures · 79 of 167