بَابُ الْمُرَابَحَةِ وَالتَّوْلِيَةِ۔ الْمُرَابَحَةُ نَقْلُ مَا مَلَكَهُ بِالْعَقْدِ الْأَوَّلِ بِالثَّمَنِ الْأَوَّلِ مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ وَالتَّوْلِيَةُ نَقْلُ مَا مَلَكَهُ بِالْعَقْدِ الْأَوَّلِ بِالثَّمَنِ الْأَوَّلِ مِنْ غَيْرِ زِيَادَةِ رِبْحٍ وَلَا تَصِحُّ الْمُرَابَحَةُ وَالتَّوْلِيَةُ حَتَّى يَكُونَ الْعِوَضُ مِمَّا لَهُ مِثْلٌ۔
آج ہم بیع مرابحہ اور بیع تولیہ کے بارے میں پڑھیں گے بھئی۔ بیع مرابحہ اور بیع تولیہ۔ بیع مرابحہ یاد رکھو بھئی سمجھ لیں اس کو پہلے آپ۔ بیع مرابحہ اس چیز کا نام ہے کہ ایک شخص نے کوئی چیز خریدی تھی اور اس چیز کو وہ آگے بیچ رہا ہے تو مشتری کو گزشتہ قیمت بھی بتلاتا ہے بھئی یا اس کو نفع بتلاتا ہے بھئی۔ سمجھ میں آئی صورت بھئی؟ مثلا ایک آدمی ہے اس نے گھڑی ایک ہزار روپے کی خریدی، اب اس کو آگے بیچنا چاہتا ہے تو مشتری کو بتلاتا ہے کہ میں نے ایک ہزار کی خریدی تھی آپ کو گیارہ سو میں دے دوں گا، تو یہ کیا کہلائے گی؟ بیع مرابحہ کہلائے گی۔ یا یوں کہتا ہے گیارہ سو کی گھڑی بیچتے ہوئے کہتا ہے بھئی یہ گھڑی میں آپ کو گیارہ سو کی دوں گا اور میرا نفع اس میں صرف سو روپیہ ہے۔ کتنا ہے نفع؟ سو روپیہ۔ جب نفع بتا دیا تو گزشتہ قیمت گویا بتلا دی یا نہیں بتلا دی بھئی؟ بتلا دی، معلوم ہوا جب سو نفع ہے تو اس نے کتنے کی خریدی ہو گی یہ چیز؟ ایک ہزار کی۔ تو بیع مرابحہ میں اسی گزشتہ قیمت اور ساتھ نفع کے چیز کو بیچا جاتا ہے۔ گزشتہ قیمت کتنی تھی؟ ہزار، اور ساتھ نفع ملاؤ ایک سو، تو اس پر چیز کو بیچ دیا۔ اور بیع تولیہ وہ ہے جس میں مشتری کو بتلاتا ہے کہ جس قیمت پر میں نے خریدی تھی اسی قیمت پر آپ کو بھی دے رہا ہوں، تو یہ کیا کہلاتی ہے؟ بیع تولیہ کہلاتی ہے۔
صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟ اب آپ مجھے بتائیے مولانا ایک آدمی ہے وہ ایک موبائل پانچ ہزار کا خرید کر لایا، آگے اب وہ پانچ ہزار پانچ سو میں بیچتا ہے، یہ کون سی بیع ہے؟ مرابحہ؟ نہیں بھئی یہ مرابحہ نہیں ہے، یہ تو مطلق بیع ہے۔ میں نے ابھی بتلایا کہ صرف بیچنا نہیں ہے بلکہ مشتری کو کیا کرنا ہے؟ گزشتہ قیمت، قیمت خرید یا پھر نفع بتلانا ضروری ہے: یہ موبائل میں آپ کو پانچ ہزار پانچ سو میں فروخت کرتا ہوں اور میں نے کتنے میں خریدا تھا؟ پانچ ہزار میں خریدا تھا۔ یا یوں کہتا ہے: یہ موبائل میں آپ کو پانچ ہزار پانچ سو میں فروخت کرتا ہوں اور میرا نفع صرف کتنا ہے؟ پانچ سو روپے۔ تو یہ بیع مرابحہ ہے، گزشتہ قیمت کا بتلانا ضروری یا یوں کہو نفع کا بتلانا ضروری ہے بھئی۔
جبکہ بیع تولیہ بھئی: اسی طرح ایک آدمی ایک موبائل پانچ ہزار کا لایا اور آگے پانچ ہزار ہی کا فروخت کرتا ہے، یہ کون سی بیع ہے؟ تولیہ؟ نہیں بھئی یہ نہیں ہے تولیہ، ابھی تو میں نے بتلایا بھئی یہ تو مطلق بیع ہے، بلکہ کیا کرے؟ مشتری کو بھی بتلائے میں نے کتنے کی خریدی؟ پانچ ہزار ہی کا یہ موبائل خریدا بھئی۔ یا یوں کہے: یہ موبائل میں آپ کو پانچ ہزار میں بیچ رہا ہوں اور میں نے اس میں کچھ بھی نفع نہیں کمایا بھئی، کوئی نفع اس میں میرا نہیں ہے۔
صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو بیع مرابحہ اور بیع تولیہ کے اندر اس سے پہلے ایک بیع کا ہونا ضروری ہے۔ بھئی پہلے بیع ہو گی تو پھر ہی کہیں گے نا کہ گزشتہ قیمت پر ہی بیچ رہا ہوں یا ساتھ نفع کے بیچ رہا ہوں۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ کیونکہ بیع مرابحہ نام ہی کس چیز کا ہے کہ جس قیمت پر خریدی ہے اس کے ساتھ نفع کو ملا کر آگے بیچ رہا ہے، تو پہلے خریدنا ضروری ہے یا نہیں بھئی چیز کا؟ ضروری ہے، تو اس سے پہلے بھی ایک بیع کا ہونا ضروری۔ اسی طرح بیع تولیہ کے اندر بھی پہلے ایک بیع کا ہونا ضروری، کیونکہ آگے کس قیمت پر بیچ رہا ہے؟ اسی قیمت پر جس قیمت پر خریدی تھی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
تو کہتے ہیں دیکھیے اب تعریف سمجھ میں آ گئی بھئی آپ کو، اب دیکھیے صاحب کتاب کے لفظوں میں اسے بھئی۔ کہتے ہیں: الْمُرَابَحَةُ نَقْلُ مَا مَلَكَهُ بِالْعَقْدِ الْأَوَّلِ، مرابحہ وہ نقل کرنا ہے، منتقل کرنا ہے مَا اس مبیعے کو مَلَكَهُ، مَا سے کیا مراد ہے مولانا؟ مبیعہ مراد ہے، وہ نقل کرنا ہے اس مبیعے کو مَلَكَهُ جس کا یہ بیچنے والا کیا بنا تھا؟ مالک بنا تھا۔ کیسے مالک بنا تھا؟ بِالْعَقْدِ الْأَوَّلِ کس کے ذریعے؟ عقد اول، ایک دفعہ پہلے عقد وہ کرے، خریدا بھی تو تھا اس نے بھئی، وہ خرید بھی ہے، تو عقد اول کے ذریعے اس کا مالک بنا ہے۔ تو اس کو نقل کرتا ہے، منتقل کرتا ہے یعنی آگے عقد کر رہا ہے بِالثَّمَنِ الْأَوَّلِ مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ، کس کے عوض میں؟ ثمن اول مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ، ربح کہتے ہیں نفع کو، ثمن اول ساتھ نفع کی زیادتی کے بھئی۔
بھئی وہ موبائل کتنے کا خرید کر لایا تھا؟ پانچ ہزار کا۔ تو دیکھو اب اسی چیز کو آگے بیچ رہا ہے، منتقل کر رہا ہے، تو وہ چیز جس کا وہ مالک بنا تھا عقد اول کی وجہ سے اس کو منتقل کر رہا ہے، کس کے عوض میں منتقل کر رہا ہے آگے؟ ثمن اول مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ، ثمن اول ہے اور ساتھ نفع کی زیادتی ہے، پانچ ہزار پانچ سو میں دے رہا ہے تو پانچ ہزار وہی اور ساتھ پانچ سو نفع کی زیادتی ہے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو مرابحہ نقل کرنا ہے اس چیز کا جس کا وہ مالک بنا تھا عقد اول کی وجہ سے، کس کے عوض میں؟ ثمن اول کے ساتھ نفع کی زیادتی کے عوض میں بھئی۔
وَالتَّوْلِيَةُ نَقْلُ مَا مَلَكَهُ بِالْعَقْدِ الْأَوَّلِ بِالثَّمَنِ الْأَوَّلِ مِنْ غَيْرِ زِيَادَةِ رِبْحٍ۔ اور تولیہ وہ نقل کرنا ہے مَا اس مبیعے کو جس کا وہ مالک بنا ہے، کس وجہ سے مالک بنا ہے؟ بِالْعَقْدِ الْأَوَّلِ عقد اول کی وجہ سے اس کا مالک بنا ہے، اب اس کو منتقل کرنا بِالثَّمَنِ الْأَوَّلِ کس کے عوض میں آگے منتقل کرنا؟ ثمن اول کے عوض میں ہی مِنْ غَيْرِ زِيَادَةِ رِبْحٍ نفع کی زیادتی کے بغیر بھئی۔
وَلَا تَصِحُّ الْمُرَابَحَةُ وَالتَّوْلِيَةُ حَتَّى يَكُونَ الْعِوَضُ مِمَّا لَهُ مِثْلٌ۔ اور صحیح نہیں ہے بیع مرابحہ اور بیع تولیہ یہاں تک کہ عوض جو ہے مِمَّا ان چیزوں میں سے ہو لَهُ مِثْلٌ جس کا کیا ہو؟ مثل ہو بھئی۔ بھئی میں نے آپ کو بتلایا تھا بھئی چیزیں دو قسم پر ہیں بھئی: کچھ ذوات الامثال ہیں اور کچھ ذوات القیم ہیں، سمجھ میں آیا؟ یا یوں کہو کچھ چیزیں وہ ہیں جو مثلیات ہیں، کچھ ذوات القیم ہیں۔ مثلیات کون سی چیزیں ہیں جن کا مثل مل جاتا ہو۔ ذوات القیم یعنی قیمت والی کون سی ہیں جن کا مثل نہ ملتا ہو۔
بھئی آپ بازار سے ایک سیر چینی لے کر آئے، اب آپ بتائیے اس چینی کا مثل ملتا ہے یا نہیں ملتا؟ ملتا ہے بھئی، کسی بھی دکان پہ آپ چلے جائیں ویسی ایک سیر چینی آپ لے لیں گے۔ تو وزنی جتنی چیزیں ہیں یہ مثلیات میں سے ہیں، جن کو تول کر بیچا جاتا ہے یہ سب کس میں سے ہیں؟ مثلیات میں سے۔ اچھا، اسی طرح جو چیزیں ماپ کر بیچی جاتی ہیں وہ بھی مثلیات میں سے ہیں۔ مثلا مولانا آپ دودھ لیتے ہیں ماپ کر بھئی، وہ برتن میں ماپ کر آپ کو دیتا ہے، تو یہ دودھ کس میں سے ہے؟ مثلیات میں سے ہے۔ مثلا آپ نے ایک جگہ سے پانچ لیٹر دودھ خریدا، اچھا بھئی اس کا مثل آپ کو ملے گا یا نہیں اور جگہوں سے بھئی؟ مل جائے گا، اس جیسا دودھ دوسری دکان پہ بھی چلے گئے وہاں سے بھی کیا ہے پانچ لیٹر آپ دودھ خریدتے ہیں یہ بھی اسی کی طرح ہے بھئی۔
اسی طرح گندم ہے، میں نے بتلایا کہ اس کو ماپ کر بھئی دیہات میں اب بھی بیچا جاتا ہے اگرچہ شہروں وغیرہ میں تول کر بیچا جاتا ہے، لیکن قدیم زمانے میں اس کو ماپا جاتا تھا، اس کا ایک برتن ہوتا تھا جیسے دودھ ایک ایک برتن بھرتے ہیں بھئی کہتے ہیں ایک لیٹر اتنے کا، اسی طرح ان کا ایک پیمانہ تھا جسے قفیز کہتے تھے بھئی۔ تو گندم بھی ماپی جانے والی چیزوں میں سے ہے بھئی۔ اور جو چیز ماپی جاتی ہے میں نے بتلایا وہ کس میں سے ہے، ذوات القیم میں سے یا مثلیات میں سے؟ مثلیات میں سے۔ تو جو چیزیں تولی جاتی ہیں یا جو چیزیں ماپی جاتی ہیں وہ کس میں سے ہیں؟ مثلیات۔ اسی طرح جس چیز کا بھی مثل ملتا ہو، اس جیسی چیز ملتی ہو وہ مثلیات میں سے ہے۔
مثلا مولانا نئی گاڑی آپ نے خریدی، نئی گاڑی، اب آپ بتائیے یہ مثلیات میں سے ہے یا ذوات القیم میں سے؟ مثلیات میں سے ہے، آپ اس دکان سے نئی گاڑی خریدیں وہی گاڑی ویسی ہی ملے گی آپ کو، دوسری دکان سے خریدیں تو بھی ویسی ہی ملے گی۔ ہاں گاڑی جب استعمال ہو گئی تھوڑی سی اب یہ ذوات القیم میں سے بن گئی۔ کس میں سے بن گئی؟ ذوات القیم میں سے۔ اب آپ کے پاس ایک گاڑی ہے ایک سال استعمال شدہ ہے، اب کوئی آپ سے کہے اس جیسی ایک اور گاڑی لا دو مجھے، آپ کہیں سے لا سکتے ہیں بھئی؟ نہیں۔ زیادہ سے زیادہ آپ ایسی گاڑی ڈھونڈ سکتے ہیں جو ایک سال چلی ہو اور یہی ماڈل ہو، ایسا ہی ہو سکتا ہے، لیکن کیا وہ اس جیسی ہو گی؟ آپ نے تو بڑی احتیاط سے استعمال کی تھی دوسرے نے پتا نہیں کیسی استعمال کی ہو، تو لہذا پھر وہ مثلیات میں نہیں رہے گی بلکہ کس میں داخل ہو جائے گی؟ ذوات القیم میں۔
صورت سمجھ میں آ گئی؟ تو لہذا اب گاڑیاں جو ہیں یہ گن کر بیچی جانے والی چیزیں ہیں، تو جو چیزیں گن کر بیچی جاتی ہیں ان کے اندر بھی اگر مثل ملتا ہو تو مثلیات میں سے، مثل نہ ملتا ہو تو مثلیات میں سے نہیں۔ جیسے انڈے ہیں مولانا، یہ گن کر بیچے جاتے ہیں، تو اب ان کا مثل ملتا ہے یا نہیں ملتا مولانا؟ ملتا ہے، تو یہ بھی کس میں سے ہیں؟ مثلیات۔ بکریاں ہیں مولانا، گن کر بیچی جاتی ہیں بھئی، اب آپ بتائیے یہ مثلیات میں سے ہیں یا ذوات القیم میں سے؟ جی؟ ذوات القیم۔ بھئی بکریاں ساری ایک جیسی ہوتی ہیں؟ نہیں۔ بھئی انڈے تو سارے ایک جیسے شمار ہوتے ہیں بھئی، لیکن بکریاں ایک جیسی ہوتی ہیں، سب کی ایک ہی قیمت ہوتی ہے؟ نہیں بھئی، ہر بکری کی الگ قیمت ہے۔ تو آپ نے ایک بکری مثلا خریدی چھ ہزار کی، اب اسی جیسی کوئی دوسری بکری لا سکتے ہیں آپ؟ نہیں بھئی۔ زیادہ سے زیادہ آپ تلاش کر لیں گے بڑا زور لگا کر بھئی اس جیسے قد کاٹھ والی اس جیسی موٹی تازی ایک بکری آپ کو مل گئی، لیکن پھر بھی یہ دونوں ایک جیسی نہیں مولانا کیونکہ باطنی صفات الگ الگ ہوتی ہیں: یہ والی جو بکری خریدی تھی اس کا دودھ نکالو آرام سے نکالنے دیتی ہے اور وہ دوسری بکری تو آرام سے دودھ ہی نہیں نکالنے دیتی، تو صفات الگ ہو گئیں یا نہیں ہو گئیں؟ تو لہذا یہ مثلیات میں سے نہیں ہیں، یہ کس میں سے ہیں؟ ذوات القیم۔
تو یہاں تک بات سمجھ میں آ گئی، جس چیز کا مثل ممکن ہو وہ مثلیات میں سے، جس کا مثل ممکن نہیں وہ کس میں سے؟ ذوات القیم۔ اور میں نے بتلایا کون کون سی چیزیں مثلیات میں سے ہیں: جو تولی جاتی ہیں، جو ماپی جاتی ہیں، اور جن کو گن کر بیچا جاتا ہے اور اس میں فرق کو شمار نہیں کیا جاتا، کوئی معمولی فرق ہو بھی، انڈے گن کر بیچے جاتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ سارے انڈے بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں تھوڑا تھوڑا تو فرق تو ہو گا لیکن اس فرق کو کوئی شمار نہیں کرتا بھئی۔
اب آپ کو بتلا رہے ہیں بھئی: آپ بیع مرابحہ یا بیع تولیہ کرنے لگے ہیں کسی چیز کی، تو بیع تولیہ اور بیع مرابحہ اسی صورت میں ممکن ہے، بھئی بیع مرابحہ یا تولیہ سے پہلے ایک بیع کا ہونا ضروری تھا یا نہیں؟ ضروری تھا۔ تو یہ بیع تولیہ یا مرابحہ اسی صورت میں صحیح ہو گا جب آپ نے یہ چیز مثلی کے بدلے خریدی ہو۔ جب جس چیز کی آپ بیع مرابحہ یا تولیہ کرنے لگے ہیں اس کو آپ نے کس کے بدلے میں خریدا ہو؟ مثلی کے بدلے خریدا ہو، ورنہ بیع تولیہ یا مرابحہ صحیح نہیں۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی؟
دیکھو کیسے: میں نے مثلا ایک گاڑی ہے میں نے تین لاکھ میں خریدی بھئی۔ اب میں آگے اس کی بیع مرابحہ کرنا چاہتا ہوں تو آپ سے کہتا ہوں کہ میں نے یہ گاڑی تین لاکھ میں خریدی ہے آپ کو تین لاکھ پچیس ہزار میں دے دوں گا۔ اب آپ بتائیے آپ کے لیے تین لاکھ پچیس ہزار دینا آسان ہو گا یا نہیں بھئی؟ جی؟ کیوں بھئی؟ بھئی تین لاکھ پچیس ہزار، یہ مل جاتے ہیں یا نہیں مل جاتے یہ مثل اس کا بھئی؟ بھئی پیسے مثلیات میں سے ہیں، مثلی چیز مل جایا کرتی ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ آپ کے پاس ہیں ہی نہیں وہ تو الگ مسئلہ ہے اس کی بات نہیں ہو رہی، لیکن اگر ہوتے ہیں تو اس جیسے سوا تین لاکھ، اس کا مثل مل گیا یا نہیں آپ کو آسانی سے بھئی؟ مل گیا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ مل گیا بھئی۔
تو دیکھو مثلیات کے ذریعے میں نے ایک چیز کو خریدا تھا۔ آپ جانتے ہیں مولانا یہ سونا، چاندی، درہم، دینار، کرنسی، یہ کس میں سے ہیں؟ ہیں ثمن لیکن یہ مثلیات میں سے ہیں، کیونکہ سونے اور چاندی کو کیا کیا جاتا ہے؟ وزن کیا جاتا ہے، اسی طرح درہم اور دینار ہیں مولانا ان کو بھی گنا بھی جاتا ہے اور وزن بھی کیا جاتا ہے، اسی طرح کرنسی ہے مولانا کرنسی کو کیا کیا جاتا ہے؟ گنا جاتا ہے، تو کیا نوٹوں کے اندر جو فرق ہوتا ہے اس کو کوئی شمار کرتا ہے؟ نہیں بھئی شمار نہیں کرتا، تو یہ مثلیات میں سے ہیں۔ اب یہ جو میں نے گاڑی خریدی تھی کس کے بدلے میں خریدی تھی، کسی مثلی چیز کے بدلے میں خریدی تھی یا ذوات القیم کے بدلے خریدی تھی؟ مثلی چیز، کیونکہ میں نے پیسے دیے تھے اور پیسے کس میں سے ہیں؟ مثلیات میں سے ہیں۔ اب میرے لیے بیع مرابحہ کرنا ممکن ہے کہ میں آپ سے وہی ثمن بھی وصول کروں اور ساتھ نفع بھی وصول کروں۔ وہی ثمن کتنے ہیں؟ تین لاکھ، اور تین لاکھ جس کے پاس بھی مال ہے وہ تین لاکھ روپے ادا کرنے پر قادر ہے اور ساتھ نفع دینے پر بھی قادر ہے۔
لیکن اگر یہی گاڑی میں نے ذوات القیم کے بدلے خریدی ہوتی، مثلا یہی گاڑی میں نے خریدی کسی سے اور بدلے میں میں نے اس کو پیسے نہیں دیے تھے بلکہ سو بکریاں دی تھیں بھئی۔ کیا کیا تھا؟ سو بکریاں دی تھیں گاڑی کے بدلے میں مولانا۔ اب اس گاڑی کی میں آگے بیع مرابحہ کرنا چاہتا ہوں، اور بیع مرابحہ تو کس کے ذریعے ہوتی ہے؟ وہ ثمن اول بھی ساتھ وصول ہوتے ہیں اور ساتھ نفع بھی وصول ہوتا ہے۔ اب میں آپ کو کہوں گا بھئی یہ گاڑی میں نے سو بکریوں کے بدلے خریدی تھی آپ کے ساتھ میں بیع مرابحہ کرتا ہوں، آپ یوں کریں سو بکریاں بھی دے دیں اور کچھ نفع مجھے دے دیں، دس بکریاں اوپر دے دیں بھئی، یا یوں سمجھیں دس ہزار مجھے اوپر دے دیں۔ سو بکریاں یہ تو وہی کیا ہے؟ ثمن اول، اور ساتھ کیا آ گیا؟ نفع۔ تو اب اس پر کوئی بھی قادر نہیں، کوئی انہیں جیسی سو بکریاں لا سکتا ہے بھئی؟ نہیں، کیونکہ بکریاں کس میں سے ہیں؟ ذوات القیم، جن کا تو مثل ممکن ہی نہیں بھئی۔ بکریاں لے بھی آئے وہ اس جیسی سو بکریاں نہیں ہوں گی، وہ الگ قسم کی تھیں یہ الگ قسم کی ہیں۔ تو لہذا بیع مرابحہ دیکھا اگر ذوات القیم کے بدلے پہلی بیع کی تھی تو آگے مرابحہ ممکن ہے؟ مرابحہ ممکن ہی نہیں ہے۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے کہ نہیں آ رہی بھئی؟
ہاں اگر یہ گاڑی میں نے مثلا مثلی کے بدلے خریدی تھی مثلا گندم: میں نے یہ گاڑی خریدی ہزار قفیز گندم کے بدلے میں۔ کتنے قفیز؟ ہزار قفیز۔ اب میں اس کی بیع مرابحہ کرنا چاہتا ہوں تو اب ممکن ہے، آرام سے ہو جائے گی بھئی۔ مثلا میں آپ سے کیا کہتا ہوں؟ میں نے تو ہزار قفیز کے بدلے یہ گاڑی خریدی ہے، میں آپ کے ساتھ بیع مرابحہ کرتا ہوں آپ یوں کریں مجھے گیارہ سو قفیز گندم دے دیں۔ تو گیارہ سو قفیز گندم آپ کو ملنا آسان ہے یا مشکل ہے بھئی؟ آسان ہے بھئی، کہیں سے بھی وہ گندم خریدے گا گیارہ سو قفیز اور میرے حوالے کر دے گا۔ تو مثلی چیز دوسرا آرام سے لا کر دے دے گا، لیکن ذوات القیم کے بدلے خریدی تھی پھر تو وہ اس جیسی چیز لا ہی نہیں سکتا۔ جب نہیں لا سکتا تو بیع مرابحہ کے اندر تو تھا ہی کیا، کس کے بدلے بیچنا ہے؟ مثل ثمن اول مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ بھئی۔ فرق سمجھ میں آیا بھئی؟
اور اسی طرح اگر بیع تولیہ کریں، اسی کو مثال بنا لیں: میں نے ہزار قفیز کے بدلے یہ گاڑی خریدی تھی اب آپ کے ساتھ بیع تولیہ کرتا ہوں، تو آپ کو کیا کہوں گا مجھے کتنے لا دو؟ میں نے ہزار قفیز کے بدلے خریدی ہے آپ بھی مجھے کتنے قفیز گندم دے دیں؟ ہزار قفیز۔ آپ آرام سے ہزار قفیز کا بندوبست کر لیں گے، کہیں سے بھی بندوبست ہو سکتا ہے اس کا بھئی۔ لیکن اگر اس کو میں نے کس کے بدلے خریدا تھا؟ کسی ذوات القیم کے بدلے، مثلا یہ گاڑی میں نے خریدی تھی بدلے میں اپنی ایک اور پرانی گاڑی دی تھی۔ یہ گاڑی خریدی اور بدلے میں کیا دی تھی؟ پرانی گاڑی دی تھی، اور پرانی گاڑی کس میں سے ہے؟ ذوات القیم میں سے، تو میں نے پہلی بیع ذوات الامثال کے بدلے نہیں کی بلکہ کس کے بدلے کی ہے؟ ذوات القیم۔ اب اس کی بیع مرابحہ آگے ممکن نہیں۔ بیع مرابحہ تو کس کو کہتے تھے؟ ثمن اول مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ۔ اب میں آپ کے ساتھ بیع مرابحہ کرتا ہوں تو کیسے کروں گا؟ کہ بھئی میں نے اس کے بدلے وہ گاڑی دی تھی اپنی، آپ بھی اس جیسی ایک گاڑی لا دو اور ساتھ تھوڑا مثلا ہزار روپے نفع دے دو۔ اب اگلا شخص اس جیسی چیز لا سکتا ہے؟ نہیں، کیونکہ ذوات القیم تو اس جیسی ملتی ہی نہیں ہے، ذوات الامثال ہوتے تو پھر وہ آرام سے ڈھونڈ لیتا لے آتا بھئی دے دیتا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی سب کو؟
اسی لیے کہا: وَلَا تَصِحُّ الْمُرَابَحَةُ وَالتَّوْلِيَةُ حَتَّى يَكُونَ الْعِوَضُ مِمَّا لَهُ مِثْلٌ، اور صحیح نہیں ہے مرابحہ بھی اور تولیہ بھی حَتَّى يَكُونَ الْعِوَضُ یہاں تک کہ عوض ہو مِمَّا ان چیزوں میں سے لَهُ مِثْلٌ کہ جس کا کیا ہو؟ مثل بھی ہوتا ہو۔
وَيَجُوزُ أَنْ يُضِيفَ إِلَى رَأْسِ الْمَالِ أُجْرَةَ الْقَصَّارِ وَالصَّبَّاغِ وَالطَّرَّازِ وَالْفَتْلِ وَأُجْرَةَ حَمْلِ الطَّعَامِ وَيَقُولُ قَامَ عَلَيَّ بِكَذَا۔ اچھا، بھئی تاجروں کے ہاں جب وہ کوئی چیز خریدتے ہیں تو جو باربرداری کا خرچہ ہوتا ہے وہ بھی ساتھ ملاتے ہیں۔ گاؤں کا ایک آدمی آتا ہے شہر سے بہت سا سامان خرید کر لے جاتا ہے، تو یہ جو سامان لے جانے پر خرچہ آیا یہ بھی خرچہ وہ ساتھ ملائے گا یا اپنی جیب سے دے گا؟ ملائے گا بھئی، مثلا یہاں ایک چیز دس کی ہے تو اب وہ اسی حساب سے وہاں دس کی نہیں بیچے گا بلکہ گیارہ کی بیچے گا، ساری چیزوں میں تھوڑا تھوڑا نفع لگا کر اس خرچے کو پورا کرے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ مثلا ایک چیز ہے آپ جاپان سے منگواتے ہیں، تو وہاں سے آپ نے پانچ لاکھ کی خریدی لیکن لاتے لاتے تین لاکھ اور لگ گئے اس پر، تو اب آپ پانچ لاکھ کی بیچیں گے؟ نہیں۔ یا چھ لاکھ کی بیچ کر کہیں گے میں نے نفع کے ساتھ بیچی؟ نہیں، بلکہ آپ کیا کریں گے؟ وہ خرچہ بھی ساتھ ملائیں گے پھر اس کے اوپر کیا کریں گے؟ نفع کمائیں گے۔ آپ یوں کہیں گے یہ گاڑی مجھے آٹھ لاکھ کی پڑی ہے اب نفع بھی کمانا ہے تو میں نو لاکھ کی بیچوں گا بھئی۔
تو کچھ ایسے خرچے ہیں جو تاجر ملاتے ہیں کچھ وہ خرچے ہیں جو تاجر نہیں ملاتے بھئی۔ تو ضابطہ یاد رکھیں: جو خرچے عموما تاجروں کے ہاں ملائے جاتے ہیں آپ بھی بیع مرابحہ اور تولیہ کے اندر وہ خرچے ملا سکتے ہیں۔ مثلا مولانا دیکھو آپ نے چین سے کپڑا منگوایا پانچ لاکھ روپے کا کپڑا۔ کپڑا پانچ لاکھ کا چلا وہاں سے اور یہاں پہنچتے پہنچتے اس پر پچاس ہزار اور خرچہ آ گیا، یہ باربرداری کا خرچہ ہوا۔ پھر آپ نے کیا کیا بھئی؟ اس کو کچھ کپڑے میلے ہو گئے تھے بھئی راستے میں، اب آپ نے سارے اس کپڑے کو بھئی ڈرائی کلین کروایا بھئی، دھلوایا بھئی کہیں سے بھئی۔ تو یہ جو خرچہ آیا یہ مثلا یہ بھی پچاس ہزار خرچہ ہوا، یہ بھی کیا کریں گے آپ ساتھ ملا سکتے ہیں، باربرداری کا بھی اور یہ دھوبی وغیرہ کا خرچہ بھی۔
اب کپڑے صاف ستھرے ہو گئے مولانا۔ پھر آپ نے کیا کیا؟ ان پر رنگ چڑھایا بھئی نیا رنگ، سفید مثلا کپڑا تھا اب آپ نے رنگ کروایا، رنگریز کے پاس لے گئے۔ ایک ہوتا ہے رنگساز ایک ہوتا ہے رنگریز، فرق جانتے ہو؟ رنگساز وہ ہے جو رنگ بناتا ہے، رنگریز وہ ہے جو رنگ لگائے گا بھئی کپڑے وغیرہ پر۔ تو اب آپ اس کپڑے کو کس کے پاس لے گئے؟ رنگریز کے پاس، اس نے سارے کپڑوں کو بھئی سرخ رنگ دیا مثلا، تو اس پر بھی آپ کا پچاس ہزار خرچہ آ گیا تو اس کو بھی کیا کر سکتے ہیں آپ ساتھ؟ اس کو ساتھ ملائیں گے بھئی۔ اچھا اس کے بعد بھئی اب اس کپڑے پر آپ نے کشیدہ کاری بھی کروا لی بھئی، بیل بوٹے بھی بنوائے بھئی کسی کارخانے سے بھئی، تو اب یہ خرچہ بھی کیا کیا جائے گا؟ یہ بھی مثلا پچاس ہزار اور خرچہ ہو گیا اس پر۔ اس کے بعد بھئی آپ نے کیا کیا؟ اس کے کناروں پر بھئی وہ جو عورتیں لگاتی ہیں بھئی وہ لیس کہتے ہیں، لیس بھئی وہ کپڑوں کے دوپٹے وغیرہ کے کنارے پر جو جھالر سی لگواتی ہیں لیس اس کو کہتے ہیں بھئی، وہ لگوائی بھئی، اس کا بھی پچاس ہزار خرچہ آیا مولانا، تو اس کو بھی کیا کیا جائے گا؟ ملایا جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟
دیکھیے بھئی، تو کہتے ہیں: وَيَجُوزُ، اور جائز ہے أَنْ يُضِيفَ إِلَى رَأْسِ الْمَالِ۔ بھئی راس المال کہتے ہیں وہ مال جس پر وہ چیز خریدی تھی۔ چین سے کپڑا کتنے کا خریدا تھا آپ نے؟ پانچ لاکھ، تو یہ راس المال ہے۔ پانچ لاکھ کیا ہے؟ راس المال۔ اور جائز ہے کہ اضافہ کیا جائے، ملایا جائے إِلَى رَأْسِ الْمَالِ کس کے ساتھ؟ راس المال کے ساتھ۔ کس چیز کو ملایا جائے؟ أُجْرَةَ الْقَصَّارِ، قصار کہتے ہیں دھوبی کو بھئی۔ صَبَّاغٌ رنگریز بھئی وہ رنگ دینے والا کپڑوں کو۔ طَرَّازٌ کشیدہ کاری کرنے والا۔ فَتْلٌ وہ لیس بھئی جو جھالر وغیرہ لگاتے ہیں بھئی، عورتیں کپڑوں کے کناروں پر لگاتی ہیں لیس۔ وَأُجْرَةَ حَمْلِ الطَّعَامِ، اور اسی طرح غلے کے باربرداری کی اجرت یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی جو اجرت ہے، حمل کا معنی اٹھانا، اس کے اٹھانے کی اجرت یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کر جو لے جائیں گے۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟ تو دیکھیے ترجمہ: اور جائز ہے کہ ملایا جائے راس المال کے ساتھ دھوبی کی اجرت کو اور رنگریز کی اجرت کو اور کشیدہ کاری کرنے والے کی اجرت کو وَالْفَتْلِ اور لیس کی اجرت کو وَأُجْرَةَ حَمْلِ الطَّعَامِ اور غلے کی باربرداری کی اجرت کو۔
تو دیکھو مولانا کتنے خرچے ہو گئے؟ کپڑا کتنے کا خریدا تھا آپ نے؟ پانچ لاکھ کا۔ باربرداری پہ کتنا خرچہ ہوا؟ پچاس ہزار، پانچ لاکھ پچاس ہزار ہو گئے۔ پھر دھوبی پر کتنا خرچہ ہوا؟ پچاس ہزار، چھ لاکھ ہو گئے بھئی۔ اس کے بعد بھئی رنگریز کے پاس گئے پچاس ہزار، کتنا ہوا؟ ساڑھے چھ لاکھ۔ اس کے بعد بھئی کشیدہ کاری کرنے والا اس نے خوبصورت پھول وغیرہ کپڑے پر بنائے اس پر بھی کتنا خرچہ؟ پچاس ہزار، کتنے ہوئے؟ سات لاکھ۔ پھر اس کے بعد لیس کا بھی خرچہ ہوا پچاس ہزار، کتنے ہو گئے؟ ساڑھے سات لاکھ خرچہ ہوا۔ اب آپ اس کی بیع مرابحہ کرنا چاہتے ہیں سارے کپڑے کی، تو کیسے بیع مرابحہ کریں گے، کتنے میں کریں گے؟ پانچ لاکھ میں کریں گے مع نفع یا کتنا خرچہ بنا؟ ساڑھے سات لاکھ مع نفع کے کریں گے؟ ہاں ساڑھے سات لاکھ مع نفع کے آپ بیع مرابحہ کریں گے۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو کہیں گے یہ ساڑھے سات لاکھ کا مجھے کپڑا پڑا ہے آپ کو میں آٹھ لاکھ کا دے دوں گا، یہ بیع مرابحہ ہو گئی۔ یا کہے گا یہ کپڑا مجھے ساڑھے سات لاکھ کا پڑا ہے آپ کو بھی میں ساڑھے سات لاکھ میں دے دوں گا، تو یہ کون سی بیع ہو گئی؟ بیع تولیہ ہو گئی، تو قیمت خرید بھی ذکر کرے۔
وَيَقُولُ قَامَ عَلَيَّ بِكَذَا وَلَا يَقُولُ اشْتَرَيْتُهُ بِكَذَا۔ اچھا، لیکن بھئی اب بیع مرابحہ کرتے ہوئے مثلا یہ نہ کہے یہ کپڑا میں نے ساڑھے سات لاکھ کا خریدا ہے آپ کو میں کتنے کا دوں گا؟ آٹھ لاکھ کا دوں گا۔ کیونکہ پھر یہ تو جھوٹ ہو گیا، آپ نے ساڑھے سات لاکھ کا خریدا ہے یا پانچ لاکھ کا خریدا ہے؟ پانچ لاکھ کا۔ تو یوں نہ کہے میں نے اتنے کا خریدا ہے، یوں کہے مجھے اتنے میں پڑا ہے، یہ کپڑا مجھے اتنے میں پڑا ہے، ساڑھے سات لاکھ میں پڑا ہے آپ کو میں آٹھ لاکھ میں دے دوں گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی تاکہ جھوٹ سے بچ جائے بھئی۔ وَيَقُولُ اور یوں کہے: قَامَ عَلَيَّ بِكَذَا، یہ مجھے اتنے میں پڑا ہے، وَلَا يَقُولُ اشْتَرَيْتُهُ بِكَذَا اور یہ نہ کہے کہ میں نے اتنے میں خریدا ہے ورنہ جھوٹ ہو جائے گا۔
فَإِنِ اطَّلَعَ الْمُشْتَرِي عَلَى خِيَانَةٍ فِي الْمُرَابَحَةِ فَهُوَ بِالْخِيَارِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِجَمِيعِ الثَّمَنِ وَإِنْ شَاءَ رَدَّهُ وَإِنِ اطَّلَعَ عَلَى خِيَانَةٍ فِي التَّوْلِيَةِ أَسْقَطَهَا مِنَ الثَّمَنِ۔ صورت مسئلہ یہ کہ ایک شخص نے آپ کے ساتھ بیع مرابحہ کی لیکن بعد میں پتا چلا اس نے خیانت کی ہے۔ کیا کی ہے؟ خیانت کی ہے۔ بھئی اس نے ایک چیز آپ کو بیچی اس نے کہا یہ چیز میں نے ایک ہزار روپے کی خریدی ہے آپ کو میں پندرہ سو کی دوں گا۔ کتنے کی دوں گا؟ پندرہ سو کی۔ تو یہ کون سی بیع ہوئی؟ بیع مرابحہ۔ آپ نے خرید لی، بعد میں پتا چلا کہ اس نے ہزار کی نہیں خریدی تھی اس نے تو آٹھ سو میں یہ چیز خریدی تھی۔ تو خیانت ہوئی یا نہ ہوئی بھئی؟ ہو گئی بھئی، خیانت کی۔ یا اسی طرح بیع تولیہ تھی مولانا، اس نے ایک چیز آپ کو بیچی کہ یہ میں نے ہزار روپے میں خریدی ہے آپ کو بھی کتنے کی دے دوں گا؟ ایک ہزار روپے کی دے دوں گا۔ آپ نے خرید لی بیع تولیہ کر لی، بعد میں پتا چلا اس نے ہزار کی نہیں خریدی کتنے کی خریدی ہے؟ آٹھ سو کی خریدی ہے، تو بیع تولیہ میں خیانت ہوئی۔
اب کیا کریں گے مولانا؟ یاد رکھو دونوں کا حکم الگ الگ ہے۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیع تولیہ کے اندر جب خیانت کا پتا لگ جائے تو ثمن میں کمی کی جائے گی۔ کیا کیا جائے گا؟ ثمن میں کمی۔ بھئی اس نے بتلایا کہ میں نے کتنے کی خریدی ہے؟ ہزار کی، اور آپ کو بھی کتنے کی دے رہا ہوں؟ ہزار کی، لیکن بعد میں پتا چلا اس نے کتنے کی خریدی تھی؟ آٹھ سو کی، اور اس نے آپ کے ساتھ کی ہے بیع تولیہ، اور بیع تولیہ کس چیز کا نام ہے کہ جتنے کی خریدی ہو اتنے کی ہی بیچی جائے۔ لہذا اب اس سے دو سو روپیہ واپس لے لیا جائے گا، اس چیز کے ثمن میں کیا کر دی جائے گی؟ کمی، کیونکہ بیع تولیہ اسی صورت میں بنتی ہے نا کہ اس نے آٹھ سو کی خریدی ہے آپ کو بھی کتنے میں دے؟ آٹھ سو میں۔ تو لہذا اب کتنے اس سے واپس لے لیے جائیں گے؟ دو سو، تو ثمن میں کمی کی جائے گی مطلب اسی کے برابر کر دیے جائیں گے جتنے میں اس نے خریدی تھی بھئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟ یہ تو تھا بیع تولیہ میں، امام صاحب کیا فرماتے ہیں ثمن میں کیا کی جائے گی؟ کمی، جو اس نے خیانت کی ہے، جو جھوٹ بولا ہے اور زیادہ بتلایا ہے وہ زیادتی وصول کر لی جائے گی اس سے۔
جبکہ بیع مرابحہ کا حکم یہ نہیں ہے۔ بھئی بیع مرابحہ اس نے آپ کے ساتھ کی پندرہ سو میں اور کیا کہا مجھے یہ چیز کتنے کی پڑی تھی؟ ہزار کی پڑی ہے آپ کو میں پندرہ سو کی دیتا ہوں، لیکن بعد میں پتا چلا اس نے کتنے کی خریدی تھی؟ آٹھ سو کی بھئی۔ تو امام صاحب فرماتے ہیں کہ بیع مرابحہ کے اندر جو اس نے خیانت کی ہے وہ ہم اس سے وصول نہیں کریں گے، ہاں مشتری کو اختیار دے دیں گے: لینا ہے تو پندرہ سو میں اس چیز کو رکھو اور نہیں لینا تو اس کو واپس کر دو۔ یہ نہیں کہ بھئی اب وہ جو پیسے زیادہ بتلائے تھے وہ اس سے جا کر وصول کر لیں جیسے کہ بیع تولیہ میں تھا، اس طرح نہیں کریں گے بلکہ کیا کریں گے بیع مرابحہ میں؟ اختیار دے دیں گے بھئی، اس کے ساتھ دھوکہ تو ہوا ہے لہذا اس کو اختیار ہے بھئی لینا ہے تو پورے پیسوں میں لو، نہیں لینا تو پھر واپس کر دو، یہ نہیں کر سکتے کہ جو اس نے خیانت کی ہے جو زیادہ بتلائے ہیں وہ اس سے جا کر وصول کر لو۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے؟
بھئی یہ کیا وجہ ہے کہ امام صاحب بیع تولیہ میں تو فرما رہے ہیں جو خیانت کی ہے تو اسی کے بقدر کیا کر لیں گے؟ ثمن میں کم کر دیں گے اور اس سے جا کر وصول کر لیں گے، اور بیع مرابحہ میں یہ نہیں فرما رہے کہ اتنے کم کر لیں گے بلکہ وہاں کیا فرما رہے ہیں؟ اختیار ہے، لینی ہے تو انہیں پیسوں میں لو نہیں لینی تو واپس کر دو، اختیار ہے تمہارا۔ فرق کی وجہ کیا ہے؟ وجہ یہ مولانا کہ پہلی بیع تھی تولیہ، تو وہاں اس نے ایک چیز آپ کو بیع تولیہ کے ساتھ بیچی ہے، کتنے کی خریدی ہے؟ آٹھ سو کی، اور آپ کو اب کتنے بتلا رہا ہے میں نے کتنے میں خریدی ہے؟ ہزار میں۔ تو اب بیع تولیہ اسی صورت میں آگے بن سکتی ہے اگر جتنے کی خریدی ہو اتنے ہی پیسوں میں آپ کو بیچے، اور اس نے خریدی کتنے کی ہے؟ آٹھ سو، اور آپ کو بیع تولیہ کرنا چاہے تو کتنے میں بیچنی چاہیے؟ آٹھ سو میں ہی بیچے، لہذا وہ دو سو ہم وصول کر لیں گے۔ اگر وہ دو سو وصول نہیں کرتے پھر تو یہ بیع تولیہ نہ رہی، پھر تو یہ کون سی بیع بن گئی؟ اگر یہاں پر بھئی ہزار ہی میں آپ کو لینے پر مجبور کیا جائے تو پھر یہ کون سی بیع بن گئی؟ تولیہ بنی؟ نہیں، تولیہ تو کس کو کہتے تھے جتنے میں خریدی ہے اتنے کی بیچی، اور یہاں وہ اتنے کی بیچ رہا ہے یا نفع کے ساتھ بیچ رہا ہے؟ نفع کے ساتھ، تو یہ بیع تولیہ نہیں رہے گی بلکہ کون سی بیع بن جائے گی؟ مرابحہ بن جائے گی، تولیہ رہے گی ہی نہیں، تولیہ کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔ لہذا بات تو ہوئی ہی بیع تولیہ پہ تھی، لہذا بیع تولیہ ہم نے بنانی ہے کسی طرح اور اس کی ایک ہی صورت ہے کہ جو اس نے زیادتی کی تھی وہ اس سے واپس وصول کر لی جائے۔ اب جب دو سو وصول کر لیں گے اب کون سی بیع بن گئی؟ بیع تولیہ بن گئی یا نہیں بن گئی؟ اگر وہ دو سو وصول نہ کریں تو بیع تولیہ رہے گی؟ نہیں بھئی۔ لہذا بات تو چل ہی بیع تولیہ کی رہی ہے، اس نے آپ کے ساتھ بات ہی بیع تولیہ کی کی تھی تو بیع تولیہ ہی کو ہم نے بنانا ہے اور اس کی یہی صورت ہے کہ اس سے نفع واپس وصول کر لیا جائے۔ صورت سمجھ میں آئی؟
جبکہ دوسری صورت میں جب اس نے چیز خریدی ہے آٹھ سو کی لیکن آپ کو کیا کہتا ہے میں نے کتنے میں خریدی ہے؟ ہزار میں خریدی ہے اور آپ کو میں کتنے میں دے رہا ہوں؟ پندرہ سو میں، بیع مرابحہ کر رہا ہے آپ سے۔ وہاں امام صاحب نے کیا فرمایا تھا؟ کہ اختیار دیں گے، لینی ہے تو پورے پیسوں کے بدلے لو اور نہیں لینی تو چیز ہی واپس کر دو۔ بھئی وہاں کیا بات ہے امام صاحب وہاں آپ نے پیسوں میں کمی کیوں نہیں کی، خیانت اس نے کی ہے؟ تو کہتے ہیں جواب یہ مولانا کہ اب صرف یہ ہوا کہ مرابحہ کی بیع اب بھی موجود ہے یہاں پر، البتہ اس کا نفع بڑھ گیا۔ اس نے ہزار بتلایا تھا قیمت خرید اور پانچ سو اپنا کیا بتلایا؟ نفع۔ تو نفع کتنا تھا؟ پانچ سو، تو بیع کون سی تھی یہ؟ مرابحہ۔ اب پتا چلا اس نے چیز خریدی ہے آٹھ سو کی، معلوم ہوا کہ نفع وہ پانچ سو نہیں کما رہا بلکہ کتنے کما رہا ہے؟ سات سو۔ تو چلو نفع بڑھ گیا لیکن کیا مرابحہ اب بھی ہے یا مرابحہ ختم ہو گئی؟ مرابحہ تو اب بھی ہے، مثل ثمن اول مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ ہے یا نہیں بھئی؟ ہے، ہاں صرف دھوکہ ہوا، پہلے نفع اس نے ہمیں تو کہا تھا پانچ سو روپیہ ہے لیکن نفع دراصل کتنا ہے؟ سات سو۔ تو اس نے بھی کس کے عوض چیز خریدی تھی؟ پیسوں کے بدلے، اور آپ سے بھی کیا وصول کر رہا ہے؟ پیسے۔ تو دیکھو مرابحہ ابھی بھی یہاں موجود ہے اگرچہ دھوکہ دے رہا ہے: ثمن اول مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ، ثمن اول کتنا ہے؟ آٹھ سو، مَعَ زِيَادَةِ رِبْحٍ نفع کتنا ہے؟ سات سو، تو مرابحہ ابھی بھی ہے۔ پچھلی صورت میں تولیہ رہتا ہی نہیں تھا اگر ہم وہاں اس سے وصول نہ کرتے واپس، لیکن یہاں اگر اب بھی اس نفع کو باقی رکھا جائے تو پھر بھی کیا ہوتا ہے؟ مرابحہ ختم نہیں ہوتا، مرابحہ تو پھر بھی ہے۔ ہاں اس نے خیانت کی ہے، نفع اس نے ہمیں بتایا پانچ سو تھا لیکن دراصل کتنا نفع وہ کما رہا ہے؟ سات سو۔ تو مرابحہ کی حقیقت وہاں ختم نہیں ہوتی لہذا وہاں ہم اختیار دے دیتے ہیں: لینا ہے تو انہیں پیسوں میں لے لو، جب انہیں پیسوں میں آپ لے لیں گے تو اب بھی کون سی بیع ہے؟ مرابحہ ہی ہے۔ اور اگر پچھلی بیع تولیہ میں ہم آپ کو کہہ دیتے انہیں پیسوں میں لے لو تو تولیہ رہتی؟ نہیں، وہاں تولیہ رہتی ہی نہیں تھی، تو وہاں ضروری تھا پیسے واپس لیے جائیں، اور یہاں کہا بھی اس نے مرابحہ تھا اب بھی کیا ہے؟ مرابحہ، ہاں نفع بڑھ گیا، تو چونکہ نفع بڑھ رہا ہے اور خیانت کی ہے اب آپ کو اختیار ہے واپس کرنا چاہو تو واپس کر دو۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
فَإِنِ اطَّلَعَ الْمُشْتَرِي عَلَى خِيَانَةٍ فِي الْمُرَابَحَةِ، اگر مطلع ہوا مشتری خیانت پر کس کے اندر بھئی؟ بیع مرابحہ میں، فَهُوَ بِالْخِيَارِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى تو اسے اختیار ہے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی رحمۃ واسعۃ کے نزدیک، إِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِجَمِيعِ الثَّمَنِ چاہے تو اس کو لے لے سارے ثمن کے بدلے وَإِنْ شَاءَ رَدَّهُ اور چاہے تو واپس کر دے، کیونکہ مرابحہ اب بھی صورتا باقی ہے مولانا، صورت مرابحہ ہی کی بن رہی ہے۔ وَإِنِ اطَّلَعَ عَلَى خِيَانَةٍ فِي التَّوْلِيَةِ، اور اگر مشتری مطلع ہوا خیانت پر بیع تولیہ کے اندر أَسْقَطَهَا مِنَ الثَّمَنِ تو اس خیانت کو ساقط کر دے گا ثمن میں سے یعنی ثمن میں اتنی کمی کر دے گا، اس کے اتنے ہی کم ادا کرے گا بھئی جتنی خیانت ہے۔ صورت سمجھ میں آئی بھئی؟
وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى يَحُطُّ فِيهِمَا۔ یہ تو امام صاحب فرما رہے تھے، امام صاحب کا کیا فتوی آیا مولانا؟ بیع مرابحہ میں کیا دیا جائے گا؟ اختیار، اور بیع تولیہ کے اندر ثمن میں کمی کی جائے گی۔ وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ يَحُطُّ فِيهِمَا، اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں دونوں میں کمی کی جائے گی۔ دونوں صورتوں میں کیا کی جائے گی؟ کمی کی جائے گی بھئی۔ کیسے کمی کی جائے گی؟ بیع تولیہ اس نے بھئی آپ کے ساتھ ہزار پر کی ہے بعد میں پتا چلا دراصل اس نے کتنے کی خریدی تھی؟ آٹھ سو کی، تو کیسے کمی کر دیں گے، کتنے لے لیں گے اس سے؟ دو سو روپیہ اس سے لے لیں گے یا دو سو کم دیں گے اب آٹھ سو ہی اسے ادا کریں گے۔ تو دیکھا بیع تولیہ میں بھی کمی، اور امام صاحب بھی یہی فرما رہے تھے بیع تولیہ میں کیا کی جائے گی؟ کمی۔ ہاں بیع مرابحہ میں اختلاف آ گیا: بیع مرابحہ میں امام صاحب نے کیا دیا تھا؟ اختیار دیا تھا، امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہاں بھی کمی کی جائے گی۔ کیا کی جائے گی؟ کمی، جتنی خیانت کی ہے۔
کیسے بھئی؟ ایک چیز وہ لایا تھا آٹھ سو کی لیکن آپ کو اس نے کیا کہا میں کتنے کی لایا ہوں؟ ہزار کی، اور کتنا نفع مجھے دو اس پر اوپر؟ پانچ سو، پندرہ سو کی چیز بیچی۔ اب مولانا کیا کیا جائے گا؟ دو سو؟ کیسے، دو سو نہیں، نفع میں بھی کمی کریں گے۔ دیکھو بھئی اس نے قیمت خرید کتنی کہی آپ سے؟ ہزار کہی، اور دراصل قیمت خرید کتنی تھی؟ آٹھ سو۔ معلوم ہوا اس نے خیانت پانچواں حصہ کی ہے۔ کتنی خیانت کی ہے؟ پانچواں حصہ۔ بھئی ہزار کے دو دو سو بناؤ کتنے حصے بنے؟ پانچ حصے بنے، اور آٹھ سو کے دو دو سو والے حصے بناؤ کتنے بنے؟ چار۔ تو دیکھو آٹھ سو چار حصے بن رہے ہیں اور ہزار کتنے بنے؟ پانچ۔ معلوم ہوا اس نے پانچواں ایک حصہ دو سو روپے خیانت کی۔ کتنی خیانت کی تھی؟ پانچواں حصہ خیانت کی تھی، تو وہ دو سو کم ہو گئے۔ دو سو کیا ہو گئے؟ کم ہو گئے۔ اچھا وہ کہہ رہا تھا میں ہزار کی لایا ہوں اور دوں گا کتنے کی آپ کو چیز؟ پندرہ سو کی چیز آپ کو دوں گا، معلوم ہوا وہ ہر سو پر کتنا نفع کما رہا ہے؟ بھئی ہزار کی چیز کہہ رہا ہے میں لایا ہوں اور آپ کو کتنے کی دوں گا؟ پندرہ سو کی، معلوم ہوا وہ ہر سو روپے پر کتنا نفع کما رہا ہے؟ پچاس روپے۔ کتنا نفع کما رہا ہے؟ پچاس روپے نفع کما رہا ہے ہر سو پر۔ تو اصل ثمن جو تھے اس میں کتنے کی کمی ہوئی؟ دو سو کی، اور ان دو سو پر نفع کتنا بن رہا تھا اس کا؟ ہر سو پہ پچاس ہے تو دو سو پر کتنا ہو گیا؟ سو، تو وہ سو روپے نفع کا بھی کم کریں گے ہم بھئی۔ لہذا دو سو وہ جو اس نے غلط بیانی کی اور اس دو سو کے ساتھ نفع کتنا بنتا ہے؟ ان دو سو کا سو روپیہ نفع بھی بنتا ہے، تو کل کتنی کمی کر دیں گے؟ تین سو۔ لہذا اب اس سے وہ چیز کتنے میں لے لی جائے گی؟ بارہ سو میں۔
صورت سب کو سمجھ میں آ گئی بھئی کہ مشکل ہے، دوبارہ سمجھا دوں کہ آگے چلیں بھئی؟ دیکھو بھئی بیع مرابحہ کے اندر کمی کریں گے تو کمی اصل کے اندر جیسے ہو گی اس اصل کے ساتھ ساتھ اسی کے بقدر نفع میں بھی کیا کی جائے گی؟ کمی کی جائے گی۔ اصل کے اندر اس نے کتنا حصہ خیانت کی تھی؟ دو سو، اور یہ دو سو ہزار کا کتنا بنتا ہے؟ یہ دو سو ہزار کا پانچواں حصہ، معلوم ہوا اس نے پانچواں حصہ خیانت کی ہے۔ تو پانچواں حصہ بھی کم کر دیں گے اور اس پانچویں حصے پر جو اس کا نفع بنتا ہے وہ بھی کیا کر دیا جائے گا؟ کم کر دیا جائے گا۔ تو پانچواں حصہ دو سو وہ بھی کم کیا اور دو سو پر نفع کتنا بن رہا تھا؟ سو روپیہ وہ بھی کم کر دیں گے، تو کل کتنی کمی ہوئی؟ تین سو روپے کی، تو وہ چیز اس سے بارہ سو میں لی جائے گی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ گئی؟ چنانچہ یہ معنی ہے: وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى يَحُطُّ فِيهِمَا، امام ابو یوسف رحمہ اللہ فرماتے ہیں دونوں کے اندر بھئی یعنی مرابحہ اور تولیہ دونوں کے اندر کمی کی جائے گی۔
وَقَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى لَا يَحُطُّ فِيهِمَا لَكِنْ يُخَيَّرُ فِيهِمَا۔ اور امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں دونوں صورتوں میں کمی نہیں کی جائے گی لَكِنْ يُخَيَّرُ فِيهِمَا بلکہ دونوں صورتوں میں کیا کیا جائے گا؟ اختیار دیا جائے گا بھئی۔ بیع تولیہ اس نے چیز آٹھ سو کی لی ہے لیکن آپ کو کیا کہتا ہے میں نے ہزار کی لی ہے اور آپ کو بھی کتنے کی دے رہا ہوں؟ ہزار کی۔ امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں بھئی لینے ہیں تو پورے پیسوں میں چیز لو اور نہیں لینی تو چیز کیا کر دو؟ واپس، ثمن میں کمی نہیں ہو گی۔ اسی طرح بیع مرابحہ کے اندر بھی وہ فرماتے ہیں کمی نہیں ہو گی اختیار ہے، چیز لینی ہے تو پورے پیسوں میں لو یا کیا کر دو چیز؟ واپس کر دو۔
وَمَنِ اشْتَرَى شَيْئًا مِمَّا يُنْقَلُ وَيُحَوَّلُ لَمْ يَجُزْ لَهُ بَيْعُهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ۔ بھئی میں نے آپ کو بتلایا تھا چیزیں دو قسم پر ہیں: کچھ منقولی ہیں کچھ غیر منقولی بھئی۔ منقولی وہ چیزیں ہیں جن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل کیا جاتا ہے، ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہو، اور غیر منقولی وہ ہیں جس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا نہیں جا سکتا۔ غیر منقولی سمجھ لیں باقی ساری منقولی ہیں: غیر منقولی جائیداد مولانا، مثلا کوٹھی ہے، گھر ہے، باغ ہے، کھیت ہے، زمین ہے، کیا ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل کیا جا سکتا ہے؟ نہیں، تو یہ غیر منقولی۔ ان کے علاوہ باقی جتنی بھی چیزیں ہیں وہ ساری کس میں داخل ہیں؟ منقولی ہیں وہ ساری منقولی چیزیں ہیں۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ بڑی سے بڑی مشین بھی ہو کیا اس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل کیا جاتا ہے یا نہیں کیا جاتا؟ کیا جاتا ہے، تو باقی ساری چیزیں منقولی ہیں صرف یہ زمین، باغ، کوٹھی، گھر وغیرہ یہ غیر منقولی ہیں بھئی۔
اور میں نے آپ کو ضابطہ بتلایا تھا کہ جب کوئی چیز انسان خریدے اور وہ منقولی چیز ہو تو جب تک اس پر قبضہ نہ کر لے آگے اس کا بیچنا اسے جائز نہیں۔ میں نے آپ سے ایک گاڑی خریدی مولانا اور مثلا پانچ لاکھ میں آپ سے میں نے گاڑی خریدی اور ابھی میں نے وہ گاڑی آپ سے وصول نہیں کی، میں نے اس پر ابھی قبضہ نہیں کیا، میں آگے جا کر اس کو بیچنا چاہتا ہوں، مجھے گاہک ملا میں اسے کہتا ہوں بھئی میرے پاس ایک گاڑی ہے ایسی ایسی گاڑی ہے میں آپ کو چھ لاکھ میں دے دوں گا، کیا میں بیچ سکتا ہوں اسے؟ نہیں، کیونکہ گاڑی منقولی چیزوں میں سے ہے اور منقولی کے لیے کیا ضروری ہے؟ کہ اس کو آگے بیچنے سے پہلے اس پر قبضہ کیا جائے، تو پہلے میرے قبضے میں آئے مجھے چیز مل جائے پھر میں اسے بیچ سکتا ہوں اس سے پہلے اسے بیچ نہیں سکتا۔
کیا وجہ ہے اس کی؟ وجہ یہ مولانا کہ منقولی چیز ہلاک ہو جایا کرتی ہے بعض اوقات، تو گاڑی ابھی مجھے ملی نہیں ہے اور میں آگے اس کو بیچ رہا ہوں ہو سکتا ہے وہ گاڑی ابھی آپ نے میرے حوالے نہ کی ہو آپ کے پاس وہ گاڑی تباہ ہو جائے۔ تو اب مولانا اگلی بیع کے اندر اس کے فسخ کا دھوکہ آ گیا یا نہیں آ گیا بھئی، اگلی بیع اب ختم ہو گی یا نہیں؟ بھئی جب گاڑی مجھے نہیں ملی تو آگے میں کیسے دوں گا دوسرے آدمی کو؟ چیز تو ہلاک ہو گئی تو اس کی ہلاکت کا دھوکہ آ گیا یا نہیں آ گیا بھئی؟ بیع اب لازمی بات ہے ختم کرنا پڑے گی۔ اس لیے حدیث میں منع آیا ہے مولانا کہ کوئی چیز بغیر قبضے کے آگے بیچنا درست نہیں، حضور علیہ السلام نے منع فرمایا ہے ایسی چیز کو بیچنے سے جس پر انسان نے ابھی قبضہ نہ کیا ہو مولانا۔ اور میں نے بتلایا اس کی کیا وجہ ہے؟ کیونکہ منقولی چیزیں کیا ہو جاتی ہیں عموما؟ ہلاک ہو جاتی ہیں، بڑی سے بڑی مشینری بھی ہے تباہ ہو گئی خراب ہو گئی بھئی، تو چیز ابھی جب تک میرے پاس نہیں پہنچی میں اس چیز کو آگے بیچ رہا ہوں تو بھئی ہو سکتا ہے وہ چیز مجھ تک پہنچے ہی نہ، پہلے ہی کیا ہو جائے؟ ہلاک ہو جائے۔ تو اگلے مشتری کے ساتھ بیع کے فسخ ہونے کا دھوکہ ہو گیا یا نہیں بھئی؟ بیع کے فسخ ہونے کا دھوکہ ہو گیا بھئی، لہذا پہلے قبضہ کریں چیز پر پھر آگے اس کو بیچیں بھئی۔
تو کہتے ہیں: وَمَنِ اشْتَرَى شَيْئًا، اور جس نے کوئی چیز خریدی مِمَّا ایسی چیزوں میں سے يُنْقَلُ وَيُحَوَّلُ، يُنْقَلُ اور يُحَوَّلُ کا ایک معنی ہے یہ عطف تفسیری ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ کہ معطوف اور معطوف علیہ کا ایک معنی ہو آگے معطوف معطوف علیہ کا معنی بیان کرتا ہے، يُنْقَلُ کیا معنی؟ يُحَوَّلُ، یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہو۔ اور جس نے کوئی ایسی چیز خریدی مِمَّا جو ایسی چیزوں میں سے ہے يُنْقَلُ وَيُحَوَّلُ جس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہو لَمْ يَجُزْ لَهُ بَيْعُهُ تو اس کے لیے اسے بیچنا جائز نہیں ہے حَتَّى يَقْبِضَهُ یہاں تک کہ اس پر کیا کر لے؟ قبضہ کر لے۔
وَيَجُوزُ بَيْعُ الْعَقَارِ قَبْلَ الْقَبْضِ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَأَبِي يُوسُفَ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى وَقَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى لَا يَجُوزُ۔ عقار کہتے ہیں غیر منقولی چیز کو مولانا، جائیداد زمین وغیرہ کو بھئی۔ عقار کسے کہتے ہیں؟ ہاں غیر منقولی چیز بھئی، زمین، جائیداد، گھر وغیرہ یہ سب عقار میں آ جاتے ہیں۔ اچھا یاد رکھیے یہ تو تھا منقولی چیزوں کے بارے میں، اور غیر منقولی کے اندر امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ یعنی حضرت شیخین رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ غیر منقولی میں بغیر قبضے کے بھی اسے آگے بیچنا صحیح ہے۔ کیوں بیچنا صحیح؟ کہتے ہیں اس لیے کہ منقولی میں بیچنا اس لیے نہیں جائز تھا کہ وہاں اس کی ہلاکت کا خطرہ تھا لیکن غیر منقولی کے اندر تو اس کی ہلاکت کا خطرہ نہیں۔ بھئی میں نے آپ سے ایک گاڑی خریدی ہے آگے قبضے سے پہلے ہی میں بیچتا ہوں تو ہو سکتا ہے وہ گاڑی مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی کیا ہو جائے؟ ہلاک ہو جائے، ختم ہو جائے، امکان ہے یا امکان نہیں ہے؟ امکان ہے۔ لیکن میں ایک زمین آپ سے خریدتا ہوں اور ابھی قبضہ نہیں کیا آگے میں کسی اور کو بیچتا ہوں تو اب آپ بتائیے زمین کے اندر ہلاک ہونے کا، تباہ ہونے کا خطرہ ہے؟ نہیں بھئی، تو وہاں نہیں۔ اگر ہے بھی تو نہایت نادر ہے قلیل ہے مولانا، سمجھ میں آیا؟ مثلا دریا ہے دریا نے کاٹتے کاٹتے، دریا آپ جانتے ہیں مولانا وہ زمین کو کاٹتا رہتا ہے آہستہ آہستہ بھئی خصوصا جہاں مڑتا ہو وہاں تو زمین کاٹتا ہے، تو پانی کا بہاؤ تیز ہو تو آہستہ آہستہ بعض اوقات کئی کئی کلومیٹر تک زمین کاٹتا چلا جاتا ہے اور راستہ بھی پھر اس کا بدل جاتا ہے دوسری طرف دریا کا بھئی۔ تو عقار میں بھی تباہ ہونے کا امکان تو ہوتا ہے لیکن وہ نہایت نادر ہے جیسے میں نے ایک مثال ذکر کر دی کہ دریا کر سکتا ہے اس طرح زمین ختم کر دے بھئی۔
تو کہتے ہیں: وَيَجُوزُ بَيْعُ الْعَقَارِ قَبْلَ الْقَبْضِ، اور عقار، غیر منقولی یعنی جائیداد کی بیع جائز ہے قَبْلَ الْقَبْضِ قبضے سے پہلے بھی عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَأَبِي يُوسُفَ رَحِمَهُمَا اللَّهُ شیخین رحمہما اللہ کے نزدیک۔ وَقَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ لَا يَجُوزُ، امام محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں نہیں بھئی عقار کے اندر بھی قبل القبض بیع کرنا جائز نہیں ہے۔ وہ فرماتے ہیں حدیث میں مطلق آیا، حضور علیہ السلام نے منع فرمایا ہے ایسی چیز کے بیچنے سے جس پر انسان نے قبضہ نہ کیا ہو، اور اس کے اندر یہ نہیں حضور نے فرمایا کہ چیز منقولی ہونی چاہیے یا غیر منقولی بھئی۔ جبکہ شیخین رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ بھئی حدیث میں آیا تو مطلق ہے لیکن اس کی وجہ کیا ہے، اس کی علت کیا ہے، کیوں منع فرمایا گیا ہے؟ کیونکہ اس چیز کے ہلاک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ تو منقولی چیز میں ہلاکت کا خطرہ تھا اس لیے وہاں پر قبضے سے پہلے بیع جائز نہیں ہو گی، اور غیر منقولی میں اس کے ہلاک ہونے کا خطرہ نہایت قلیل ہے نہ ہونے کے برابر ہے لہذا وہاں قبل القبض بھی اس کو بیچنا جائز ہے بھئی۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔