وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّجَشِ وَعَنِ السَّوْمِ عَلَى سَوْمِ غَيْرِهِ وَعَنْ تَلَقِّي الْجَلَبِ وَعَنْ بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي وَالْبَيْعِ عِنْدَ أَذَانِ الْجُمُعَةِ وَكُلُّ ذَلِكَ يُكْرَهُ وَلَا يَفْسُدُ بِهِ الْبَيْعُ۔
وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّجَشِ، حضور علیہ السلام نے نجش سے منع فرمایا ہے بھئی۔ بھئی یہاں تک بیوع فاسدہ کا ذکر چل رہا تھا بھئی، اب کچھ وہ بیوع ذکر کر رہے ہیں جو مکروہ ہیں بھئی، فاسد تو نہیں ہیں البتہ کیا ہیں؟ مکروہ ہیں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو چنانچہ آگے بتلائیں گے: وَكُلُّ ذَلِكَ يُكْرَهُ، یہ ساری بیوع کیا ہیں؟ مکروہ بھئی۔ یاد رکھیے فقہ کی کتابوں میں مکروہ کا لفظ آ جائے تو اس سے مراد مکروہ تحریمی ہوتا ہے بھئی۔ کیا مراد ہوتا ہے؟ مکروہ تحریمی۔ میں نے بتلایا تھا مکروہ دو قسم پر ہے: ایک مکروہ تنزیہی ہے، ایک مکروہ تحریمی ہے۔ مکروہ تنزیہی وہ ہے جو حلال کے زیادہ قریب ہے، اور مکروہ تحریمی وہ ہے جو حرام کے قریب ہے بھئی۔
اچھا بھئی تو ایک بیع مکروہ ہوئی، ایک بیع فاسد ہوئی بھئی، دونوں میں کیا فرق ہوا؟ یاد رکھنا بیع فاسد وہ ہے جو شرعا جائز ہی نہیں بھئی، چنانچہ اس میں آپ نے پڑھا تھا کیا کہ مبیعے کو واپس کرنا، بیع کو ختم کرنا ضروری ہے بھئی کہ دونوں بیع ختم کریں، مبیعہ واپس کیا جائے بھئی۔ اور بیع مکروہ مولانا اس کا حکم وہی ہے جو بیع صحیح کا تھا بھئی۔ بیع صحیح میں کیا ہوتا تھا؟ مشتری مالک بن جاتا تھا اور ثمن آیا کرتے تھے اس پر بھئی۔ تو بیع مکروہ کے اندر بھی اسی طرح ہے، بیع منعقد ہو گئی اور مشتری مبیعے کا مالک بن گیا اور اسے اب کیا دینا پڑیں گے؟ ثمن دینے پڑیں گے بھئی۔ البتہ چونکہ یہ بیع مکروہ ہے تو گنہگار ہو گا مولانا۔ کیا ہو گا؟ گنہگار۔ بیع تو ہو گئی لیکن گنہگار ہو گا بھئی، اس سے تو روکا گیا تھا لیکن پھر اس نے یہ بیع کر لی بھئی۔
تو بیع فاسد وہ ہے یاد رکھنا جہاں خرابی بیع کے اندر آتی ہے مولانا۔ خرابی کس میں ہوتی ہے؟ بیع کے اندر ہی خرابی ہوتی ہے۔ جبکہ بیع مکروہ وہ ہے جس میں بیع کے اندر خرابی نہیں ہوتی بلکہ کسی امر خارجی کی وجہ سے اس میں کیا آ جاتی ہے؟ خرابی آ جاتی ہے۔ بیع خود ٹھیک ہے، بیع کی اپنی ذات کے اندر وہاں کوئی خرابی نہیں ہے لیکن کسی امر خارجی کی وجہ سے کیا آ گئی؟ خرابی آ گئی۔ فرق سمجھ میں آیا؟ بیع فاسد کسے کہیں گے؟ جہاں بیع کی ذات ہی میں کیا ہو؟ خرابی ہو۔ مثلا بھئی بیع کرتے ہوئے شرط لگا دی تھی کوئی مقتضائے عقد کے خلاف بھئی، تو دیکھو اب اس بیع کے اندر ہی کیا آ گئی؟ خرابی، کیونکہ وہ بیع کر ہی کس چیز پر رہے ہیں؟ شرط پر کر رہے ہیں، تو بیع کے اندر ہی خرابی آ گئی بھئی۔ جبکہ بیع مکروہ وہ ہے جس میں بیع کی ذات میں کوئی خرابی نہیں ہوتی بھئی، کوئی شرط وغیرہ نہیں بھئی کچھ نہیں لگایا، ہاں کسی امر خارجی کی وجہ سے اس میں کیا آ گئی؟ خرابی آ گئی۔ دیکھنا آگے مثالوں سے بات واضح ہو گی۔
تو کہتے ہیں: وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّجَشِ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نجش سے منع فرمایا ہے۔ تو بیع نجش جو ہے یہ مولانا مکروہ ہے بھئی۔ نجش اس کو کہتے ہیں بھئی کہ بائع اپنے کسی ساتھی کو پہلے سے مقرر کر لیتا ہے بھئی کہ جب خریدار آئے گا، گاہک آئے گا اور اس کے ساتھ میں بات چیت کرنے لگوں اس چیز کے بارے میں تو تم نے بھی درمیان میں بولنا ہے تاکہ قیمت بڑھ جائے بھئی۔ تاکہ قیمت کیا ہو چیز کی؟ بڑھ جائے، زیادہ لگے بھئی۔ تو وہ جو ساتھی کو تیار کیا اس کا مقصد خریدنا نہیں ہے بلکہ کیا مقصد ہے؟ قیمت بڑھانا ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟
تو مثلا اب گاہک آیا مولانا، اب وہ اس چیز کے بارے میں پوچھ رہا ہے یہ چیز کتنے کی ہے، کس طرح آپ دیں گے؟ دکاندار کہتا ہے بھئی یہ میں آپ کو ساڑھے آٹھ سو کی دے دوں گا، بڑی عمدہ چیز ہے ساڑھے آٹھ سو میں آپ کو دے دوں گا۔ ابھی یہ بات چیت چل رہی ہے درمیان میں وہ اس کا ساتھی آ گیا، وہ دکاندار کے پاس آیا اس چیز کو دیکھا اور کہتا ہے اوہو میں تو خود اس چیز کی تلاش میں ہوں بھئی آپ کے پاس تو بڑی زبردست چیز ہے، یوں کریں بھئی یہ مجھے دے دیں بھئی۔ تو وہ کہتا ہے نہیں بھئی یہ تو میری اس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ کہتا ہے نہیں کتنے میں چل رہی ہے؟ ساڑھے آٹھ سو میں، لو بھئی ہزار میرے سے لے لو لیکن یہ چیز مجھے دے دو۔ اب وہ دوسرا گاہک کہتا ہے اوہو معلوم ہوا بڑی خاص چیز ہے یہ تو بھئی، وہ کہتا ہے نہیں نہیں ہزار میرے سے لے لو لیکن اس کو نہیں دینی، اور ہزار میں چیز اس سے خرید لیتا ہے۔ تو دیکھو وہ جو ساتھی اس کا آیا تھا اس کی وجہ سے چیز کیا ہوئی؟ گاہک نے مہنگی لے لی بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو یہ نجش ہے مولانا، دوسرے کو ابھارتا ہے ایک تو تاکہ وہ چیز خرید لے اور پھر خریدے بھی کس طرح؟ مہنگی خرید لے گا بھئی۔ یا ہو سکتا ہے وہ نہ خریدتا لیکن اب جب دوسرے کو دیکھے گا تو ضرور خریدے گا مولانا، سمجھ میں آیا؟ تو دونوں صورتیں، قیمت بھی زیادہ ہو سکتی ہے اور ہو سکتا ہے پہلے وہ پوری طرح تیار بھی نہ تھا اب کیا ہوا؟ پوری طرح لینے کے لیے تیار ہوا اور چیز لے لی اس نے۔ تو اس سے حدیث میں منع کیا گیا ہے مولانا۔ تو اس میں دیکھو دوسرے کو ضرر پہنچانا آیا، تو بیع کے اندر خرابی نہیں ایک امر خارجی آیا کہ دوسرے کو کیا کیا؟ جی؟ ضرر آیا دوسرے کو بھئی۔ لہذا یہ مکروہ ہے مولانا، فقہاء نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
اسی طرح منع فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے: عَنِ السَّوْمِ عَلَى سَوْمِ غَيْرِهِ بھئی۔ سوم کہتے ہیں بھاؤ تاؤ کرنا بھئی، نرخ آپس میں طے کرنا۔ دکاندار اور گاہک کیا کرتے ہیں نرخ پر بحث کرتے ہیں، گاہک کہتا ہے مجھے اتنے کی دے دو دکاندار کہتا ہے نہیں میں اتنے کی دوں گا، یہ جو نرخ طے کرنا، یہ بھاؤ تاؤ کرنا یہ کیا کہلاتا ہے؟ سوم کہلاتا ہے۔ حضور علیہ السلام نے غیر کے بھاؤ تاؤ پر بھاؤ تاؤ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ السَّوْمِ عَلَى سَوْمِ غَيْرِهِ، غیر کے بھاؤ تاؤ پر بھاؤ تاؤ کرنے سے منع فرمایا ہے۔
صورت اس کی یہ ہے مولانا کہ دیکھو ایک گاہک ہے وہ دکاندار کے ساتھ یا تاجر کے ساتھ ایک چیز کے بارے میں بات چیت اس کی چل رہی ہے، بھاؤ تاؤ طے ہو رہے ہیں، اور پھر نرخ طے ہو گئے دونوں کے درمیان۔ مثلا دکاندار کہتا ہے یہ چیز میں آپ کو ہزار کی دوں گا، مشتری کہتا ہے نہیں بھئی نو سو کی مجھے دے دو بھئی نو سو میں یہ چیز مل جاتی ہے، دکاندار کہتا ہے نہیں بھئی ہزار کی دوں گا، بالاخر بات ہوتی ہے جی ساڑھے نو سو پر مسئلہ طے ہو گیا۔ ساڑھے نو سو پر نرخ طے ہو گیا لیکن ابھی عقد نہیں ہوا، دونوں راضی ہو گئے ہیں۔ اب عقد کریں گے، ایک کی طرف سے ایجاب آئے گا دوسرے کی طرف سے قبول آئے گا تو بیع قولی ہو جائے گی مولانا، یا پھر کیا کرے گا مشتری اس سے چیز لے لے گا اور پیسے حوالے کر دے گا تو کون سی بیع ہو جائے گی؟ بیع تعاطی ہو جائے گی، میں نے بتلایا تھا بھئی آپ کو، سمجھ میں آیا بھئی؟ بیع تعاطی جس کے اندر ایجاب اور قبول لفظوں میں نہیں ہوتا بھئی مشتری کیا کرتا ہے؟ چیز لے لیتا ہے اور پیسے دے دیتا ہے۔ تو دونوں نرخ پر راضی ہو چکے ہیں اب صرف عقد باقی ہے چاہے وہ قولا آ جائے عقد چاہے وہ تعاطی کی صورت میں۔
تو جب نرخ طے ہو چکا عین اس وقت ایک آدمی آیا اور اس نے نرخ لگانا شروع کر دیے کہ یہ چیز مجھے بیچ دو۔ تو دیکھا ایک شخص کے نرخ پر یہ شخص کیا کرنے لگا اب؟ نرخ لگانے لگا۔ اس سے منع آیا ہے مولانا۔ بھئی وہ تو طے کر چکا ہے وہ تو لینے کے لیے بالکل تیار ہے اب صرف کیا رہ گیا ہے باقی؟ عقد رہ گیا ہے، اب آپ درمیان میں آ گئے بھئی۔ تو اس سے دوسرے مسلمان بھئی کی دل شکنی ہو گی مولانا، اس کو تکلیف ہو گی بھئی کہ میں ایک چیز بالکل لینے کو تیار ہو چکا تھا یہ درمیان میں آ گیا بھئی۔ ہاں اگر ابھی نرخ طے نہیں ہوئے ویسے بات چیت چل رہی ہے تو پھر تو دوسرا آدمی بھی لے سکتا ہے درمیان میں آ سکتا ہے، لیکن یہ کون سی صورت کی بات ہو رہی ہے؟ جب نرخ وغیرہ سارے طے کر چکے ہیں اب صرف کیا باقی ہے؟ عقد باقی ہے۔ ہاں اگر وہ ویسے ایک ابھی پوچھ ہی رہا تھا یہ کتنے کی ہے اتنے میں دوسرا بھی آ گیا اس نے بھی پوچھنا شروع کر دیا، تو نہیں بھئی یہ پھر مکروہ نہیں ہے۔
صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟ تو دیکھو یہاں پر اس کو مکروہ قرار دیا گیا اور خرابی کس میں ہے، عقد کے اندر ہے یا ایک امر خارجی ہے؟ ایک امر خارجی، ایک الگ بات ہے اور وہ کیا بات کہ دوسرے مسلمان بھئی کی کیا ہو گی؟ دل شکنی ہو گی، اس کا دل ٹوٹے گا کہ بھئی دیکھو میں تو چیز لینے کو نرخ بھی طے کر لیے تھے لینے بھی لگا تھا یہ شخص درمیان میں آ گیا۔ تو کہتے ہیں منع فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے: عَنِ السَّوْمِ عَلَى سَوْمِ غَيْرِهِ، غیر کے نرخوں پر نرخ لگانے سے یا غیر کے بھاؤ تاؤ کرنے پر بھاؤ تاؤ کرنے سے۔
وَعَنْ تَلَقِّي الْجَلَبِ، اور حضور علیہ السلام نے منع فرمایا ہے تلقی الجلب سے۔ کس سے؟ تلقی الجلب سے۔ تلقی کا معنی ہے ملاقات کرنا مولانا۔ تلقی کا کیا معنی ہے؟ ملاقات کرنا۔ اور جلب کا معنی ہے کھینچنا، اور یہ بمعنی جالبہ کے ہے، جالبہ۔ جلب کس معنی میں ہے؟ جالبہ کے معنی میں ہے۔ تو جلب کا معنی کھینچنا، جالبہ کا کیا معنی ہوا؟ کھینچنے والا یا کھینچنے والی بھئی، اور مراد اس سے قافلہ ہے مولانا۔ کیا مراد ہے؟ قافلہ۔ بھئی قدیم زمانے میں بھئی ایک شہر سے دوسرے شہر تک سفر عموما قافلوں کی صورت میں کیا جاتا تھا، سمجھ میں آیا؟ کیونکہ راستے میں خطرات ہوتے تھے اور جنگل اور ویرانے، کسی ایک شخص کے لیے سفر بڑا مشکل ہوتا تو قافلوں کی صورت میں سفر کیا جاتا تھا۔ چنانچہ تاجر بھی قافلوں کی صورت میں سفر کرتے، ایک شہر سے دوسرے شہر جا رہے ہیں کوئی سامان ادھر سے ادھر لے کر جانا ہے وہاں بیچنے کے لیے تو کس صورت میں جائیں گے؟ قافلے، مال وغیرہ جو بھی ادھر ادھر لے کر جائیں گے قافلے کی صورت میں تاکہ مال بھی محفوظ رہے ڈاکوؤں وغیرہ کا بھی خطرہ ہوتا تھا اور ویسے بھی سفر طویل ہوتا ایک آدمی کے لیے مشکل ہوتا تھا بھئی۔
تو جالبہ سے مراد کیا ہے؟ قافلہ۔ تو تلقی الجلب کا کیا معنی ہوا؟ قافلے والوں سے ملاقات۔ تلقی کا معنی تھا ملاقات، جلب بمعنی جالبہ، قافلے کی ملاقات۔ تو اس سے حدیث میں منع آیا ہے۔ بھئی جلب کا کیا معنی کیا؟ کھینچنا، جالبہ بمعنی کھینچنے والی، مراد کیا ہے؟ قافلہ۔ قافلہ بھی کیا کرتا تھا؟ ایک جگہ سے سامان دوسری جگہ پہنچاتا تھا یا نہیں پہنچاتا تھا؟ تو وہی سامان کھینچنے والا ہے، اسی لیے جالبہ کہا کہ وہ سامان کو کھینچ کھینچ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں۔
تو اس تلقی جلب سے حضور علیہ السلام نے منع فرمایا۔ صورت اس کی یہ ہے مولانا کہ ایک شہر ہے وہاں پر ایک چیز کی ضرورت ہے بھئی، اور جب ضرورت بڑھتی ہے چیز مہنگی ہو جاتی ہے، تو لوگوں کو اب وہ چیز مہنگی مل رہی ہے بھئی۔ اب لوگ ضرر میں ہیں یا نہیں بھئی، تکلیف میں ہیں یا نہیں اس چیز کی وجہ سے جب چیز مہنگی مل رہی ہے؟ تکلیف میں ہیں بھئی، شہر میں مہنگی مل رہی ہے۔ اس دوران ایک قافلہ شہر کے پاس پہنچا، باہر سے وہی سامان لے کر آیا جس کی شہر میں کمی تھی۔ اب قافلے والے کیا کرتے؟ بھئی ان کا تو کوئی ٹھکانہ تو ہوتا نہیں تھا، آئیں گے شہر کے اندر وہ چیزیں بیچیں گے اور عام نرخ پر بیچیں گے کیونکہ انہیں تو شہر کے نرخ کا پتا ہی نہیں، باہر سے آئے ہیں نا انہیں کیا پتا یہاں قیمت اس کی زیادہ ہو چکی ہے، تو وہ تو عام جو اس کا نرخ ہوتا تھا اس نرخ پر بیچیں گے اور عام لوگ اس طریقے پر خرید لیں گے اور ان کو فائدہ ہو گا بھئی۔
لیکن کوئی تاجر کیا کرتا ہے؟ اسے پتا لگا قافلہ آ رہا ہے یا پہنچ گیا ہے اور وہی سامان لے کر آیا ہے جس کی شہر میں ضرورت ہے، تو وہ شہر سے باہر نکل کر ہی قافلے والوں سے ملاقات کرتا اور ان سے وہ سارا مال خرید لیتا۔ کیا کر لیتا؟ سارا مال ان سے خرید لیتا، اور اب وہ شہر میں لائے گا اسے تو پتا ہے شہر میں یہ چیز مہنگی ہے تو کیا کرے گا وہ بھی اپنی منہ مانگی قیمت پر وہ چیز بیچے گا، مہنگی بیچے گا جس سے لوگوں کو کیا ہو گی؟ تکلیف ہو گی، لوگوں کو ضرر پہنچے گا، اس لیے اس سے حدیث میں منع آیا ہے۔ صورت سمجھ میں آ گئی کہ شہر سے باہر نکل کر قافلے والوں سے ملاقات کرنا اور اس طرح ان سے سارا مال خرید لینا جس کی شہر میں ضرورت ہے اس سے حضور علیہ السلام نے کیا کیا ہے؟ منع، کیونکہ اس سے لوگوں کو کیا ہو گی؟ تکلیف ہو گی، ضرر ہو گا مولانا۔ تو اب آپ بتائیے اس بیع کی ذات میں خرابی آئی یا کسی ایک اور امر خارجی کی وجہ سے آئی بھئی؟ امر خارجی، عقد کے اپنے اندر کوئی خرابی نہیں ہے لیکن اس کی وجہ سے چونکہ دوسروں کو تکلیف ہوتی تھی اس لیے اس سے کیا کر دیا گیا؟ منع کر دیا گیا بھئی۔ تو اس لیے یہ بیع مکروہ ہے مولانا۔ اور یاد رکھنا جب قحط وغیرہ کی صورت نہ ہو، تکلیف کی صورت نہ ہو تو پھر اس وقت اس میں کوئی حرج نہیں۔ قافلہ ایک چیز لے کر آ رہا ہے، شہر میں وہ چیز ویسے بھی وافر ہے اور قافلہ لے کر آیا اب کوئی تاجر آگے جا کر وہ سارا مال خرید لیتا ہے، شہر والوں کو اس سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے بھئی۔ مسئلہ سمجھ میں آیا بھئی؟
وَعَنْ بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي۔ حاضر کہتے ہیں شہری کو مولانا۔ حاضر کس کو کہتے ہیں؟ شہری، حضارت شہری ہونا، تو حاضر کہتے ہیں شہری کو۔ بادی کہتے ہیں مولانا دیہاتی کو بھئی، بادیہ سے ہے، دیہاتی کو بھئی۔ تو اس کے دو ترجمے ہو سکتے ہیں مولانا۔ منع فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے: عَنْ بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي، شہری کا بیچنا لِلْبَادِي کس کے لیے؟ دیہاتی کے لیے، ایک ترجمہ یہ۔ دوسرا ترجمہ: شہری کا بیچنا دیہاتی کے ہاتھ، شہری کا دیہاتی کے ہاتھ کوئی چیز بیچنا۔ دونوں ترجمے ہو سکتے ہیں مولانا، دونوں صورتیں اس میں آ جائیں گی۔
صورت یہ بھئی: دیکھو دیہات سے ایک آدمی کوئی چیز لے کر آتا ہے شہر میں بیچتا ہے مثلا غلہ وغیرہ یا کوئی چیز لے کر آتا ہے، تو وہ کیا کرے گا؟ اس کا شہر میں کوئی ٹھکانہ تو ہوتا نہیں، اس کی کوشش ہوتی ہے جلد سے جلد مال بیچوں اور واپس چلا جاؤں۔ چونکہ اس کا اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے وہ جلد سے جلد مال بیچنا چاہتا ہے تو اونے پونے داموں جس طرح چیز بک جائے تھوڑے بہت نفع کے ساتھ وہ چیز بیچتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔ اب ایک دیہاتی کوئی سامان لے کر آیا، کوئی غلہ لے کر آیا اور شہر میں غلے کی کمی تھی بھئی، مہنگا بک رہا ہے۔ اب دیہاتی آئے گا میں نے تو بتلایا وہ اونے پونے داموں اس کو بیچ کر جلد سے جلد واپس جانے کی کوشش کرے گا، اور شہر میں اس کا ایک ساتھی تھا شہری بھئی، اس نے دیہاتی سے کہا کہ بھئی یہ چیز آپ جلدی نہ کرو، جلدی نہ بیچو، آپ میرے حوالے کر جاؤ آپ واپس چلے جاؤ میں یہاں اطمینان سے آپ کے لیے بیچوں گا۔ تو اب شہری کو تو نرخوں کا پتا ہے قیمت مہنگی ہوئی ہے اس وقت لوگوں کو اس کی ضرورت ہے تو وہ کیا کرے گا؟ لوگوں کو مہنگی چیز وہ بیچے گا بھئی۔ تو اس سے منع کیا گیا ہے مولانا۔ اس سے کیا کیا گیا ہے؟ منع کیا گیا ہے۔ تو اب اس صورت کے مطابق ترجمہ کیا کریں گے: وَعَنْ بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي، شہری کا بیچنا کس کے لیے؟ دیہاتی کے لیے، بھئی مال ہے دیہاتی کا لیکن اس دیہاتی کے لیے بیچ کون رہا ہے؟ شہری بیچ رہا ہے۔ یہ ایک صورت مولانا۔ تو ضرورت ہو جب شہر میں ایک چیز کی تو پھر منع ہے ویسے منع نہیں۔
دوسری صورت میں نے کیا ترجمہ کیا تھا؟ شہری کا دیہاتی کے ہاتھ پر بیچنا یعنی دیہاتی کو کوئی چیز بیچنا بھئی۔ صورت اس کی یہ بھئی: شہر میں ایک چیز کی کمی ہے اور لوگوں کو تکلیف ہے اس کی وجہ سے مہنگے داموں خرید رہے ہیں لوگ۔ تو جب شہر میں ایک چیز کی کمی ہے تو یقینا پاس والے دیہات میں بھی کیا ہو گی اس کی؟ کمی ہو گی، وہاں تو اور زیادہ کمی ہو گی بھئی، قافلے تو لے کر آتے ہیں سیدھے شہر کے اندر۔ تو اب شہر کے اندر چیز مہنگی ہے دیہات میں اس سے بھی مہنگی ہے، اب ایک شہری دکاندار تاجر کیا کرتا ہے؟ وہ چیز یہاں نہیں بیچتا، ساتھ والے دیہات والوں کے ہاتھ فروخت کرتا ہے تاکہ اور مہنگی چیز بکے مجھے اور زیادہ نفع ہو۔ تو دیکھو اب ترجمہ کیا ہوا: بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي، شہری دیہاتی کے لیے بیچ رہا ہے یا دیہاتی کے ہاتھ بیچ رہا ہے؟ دیہاتی کے ہاتھ بیچ رہا ہے، دیہاتی پر بیچ رہا ہے کسی چیز کو۔ تو اس سے بھی مولانا منع کیا گیا ہے کب؟ جبکہ شہر میں اس چیز کی ضرورت ہو۔ اگر ضرورت نہیں، تنگی کا زمانہ نہیں تو پھر تو جائز ہے جہاں مرضی انسان بیچے اپنی چیز شہر میں بیچے یا دیہات میں۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
اسی طرح مولانا اذان جمعہ کے وقت بیع جو ہے اس سے بھی منع کیا گیا ہے، اذان جمعہ کے وقت بھئی۔ جب جمعے کی اذان ہو جائے مولانا اس کے بعد کوئی بیع کی جائے تو مکروہ ہے، سمجھ میں آیا؟ قرآن میں اللہ تعالی کیا فرماتے ہیں: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ بھئی۔ بیع کو چھوڑ دو، جب جمعے کی اذان دے دی جائے تو کوشش کرو اللہ کے ذکر کی طرف یعنی نماز کی طرف اور بیع کو چھوڑ دو، بیع کو چھوڑنے کا حکم دیا۔
تو لہذا پہلی اذان جب ہو جائے اس کے بعد سعی الی الجمعہ ضروری ہے کہ انسان کیا کرے اب جمعے کی تیاری کرے، جمعے کے لیے چلے نکلے بھئی پہنچے مسجد میں۔ تو اب اس وقت میں کوئی شخص بیع کرتا ہے تو یہ بیع کیا ہے؟ مکروہ ہے مولانا۔ اور مکروہ کیوں ہے؟ کیونکہ اس کی وجہ سے سعی الی الجمعہ میں خلل آتا ہے۔ کیا آتا ہے؟ بھئی پہلی اذان ہوتے ہی اب تو کیا ضروری تھا؟ جمعے کے لیے سعی کرنا، کوشش کرنا، جمعے کے لیے پہنچنا، لیکن جب بیع کرے گا تو خلل آئے گا یا نہیں آئے گا؟ خلل آئے گا مولانا، تو لہذا یہ مکروہ ہے بھئی۔
ہاں اگر کوئی ایسی صورت ہے کہ سعی الی الجمعہ میں خلل نہیں آتا پھر بیع صحیح ہو جائے گی۔ مثلا آپ اپنے ساتھی کے ساتھ مسجد کی طرف جا رہے ہیں اور راستے میں چلتے چلتے بیع کر رہے ہیں، اب سعی میں کوئی خلل آ رہا ہے؟ نہیں۔ یا مولانا کشتی میں جا رہے ہیں، کشتی تو اب چل رہی ہے آپ اس میں بیٹھے ہوئے جمعے کی نماز کے لیے جا رہے ہیں بھئی دریا کے اس پار کوئی بڑی مسجد ہے وہاں پر، اور اس سفر کے اندر چلتے چلتے آپ نے اپنے ساتھی سے یا کسی کشتی والے سے بیع کی، تو خلل آیا کوئی؟ نہیں بھئی، کشتی تو اسی طرح چل رہی ہے۔ یا مولانا آپ کسی گاڑی وغیرہ بس میں بیٹھے آ رہے ہیں جمعے کے لیے اور اس کے اندر ہی کسی شخص سے بیٹھے بیٹھے کیا کر لی؟ بیع کر لی، تو اب یہ اذان جمعہ کے بعد ہے لیکن اس بیع کی وجہ سے سعی الی الجمعہ میں کوئی خلل نہیں آیا لہذا اب یہ مکروہ بھی نہیں۔ وَكُلُّ ذَلِكَ يُكْرَهُ، اور یہ سب کیا ہیں مولانا؟ مکروہ ہیں۔ وَلَا يَفْسُدُ بِهِ الْبَيْعُ، اور اس سے بیع فاسد نہیں ہوتی۔
وَمَنْ مَلَكَ مَمْلُوكَيْنِ صَغِيرَيْنِ أَحَدُهُمَا ذُو رَحِمٍ مَحْرَمٍ مِنَ الْآخَرِ لَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا وَكَذَلِكَ إِذَا كَانَ أَحَدُهُمَا كَبِيرًا وَالْآخَرُ صَغِيرًا فَإِنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا كُرِهَ ذَلِكَ وَجَازَ الْبَيْعُ وَإِنْ كَانَا كَبِيرَيْنِ فَلَا بَأْسَ بِالتَّفْرِيقِ بَيْنَهُمَا۔ دیکھو بھئی اسلام میں ہر چیز کے حقوق ہیں، ہر چیز کا خیال رکھا گیا، جانوروں کے بھی خیال رکھنے کا حکم دیا گیا، اسی طرح غلام ہیں مولانا، غلاموں پر بھی بے انتہا شفقت کرنے کا حکم دیا گیا بھئی، سمجھ میں آیا؟ اور جگہ جگہ غلام کو آزاد کرنے کا حکم دیا گیا بھئی، قتل کے کفارے میں بھی کیا کہا گیا؟ غلام آزاد کرو، فلاں کفارے میں بھی، مثلا کئی کفارات جس میں کس چیز کا حکم دیا گیا؟ غلام کا، تاکہ غلامی کو ختم کیا جائے بھئی۔
اچھا، اب بھئی صورت مسئلہ یہ: ایک شخص ہے اس کے پاس دو غلام ہیں جو چھوٹے ہیں نابالغ ہیں، بھئی ہیں آپس میں مثلا، تو اسلام نے منع فرمایا کہ بیچتے ہو تو ایک کو نہ بیچنا ورنہ دونوں بھائیوں میں کیا آ جائے گی؟ جدائی آ جائے گی مولانا، لہذا بیچنا ہے تو کیا کرو؟ دونوں کو اکٹھا بیچو تاکہ اکٹھے ہی رہیں دونوں بھئی۔ سمجھ میں آیا؟ تو دو ایسے صغیر غلام جو آپس میں ذو رحم بھی ہوں محرم بھی ہوں، ان میں جدائی ڈالنا بیع کے ذریعے مکروہ ہے۔ بیع کے ذریعے ان میں جدائی ڈالنا کیا ہے؟ مکروہ ہے۔
دیکھیے کتاب پر: وَمَنْ مَلَكَ مَمْلُوكَيْنِ صَغِيرَيْنِ، اور جو شخص مالک ہو دو چھوٹے غلاموں کا یعنی نابالغ ہیں بھئی، أَحَدُهُمَا ذُو رَحِمٍ مَحْرَمٍ مِنَ الْآخَرِ، بھئی ایسے دو چھوٹے غلام ہیں کہ ان دونوں میں سے ایک ذو رحم، ذو رحم کا معنی ہے قریبی رشتہ دار۔ ذو رحم کا کیا معنی؟ قریبی رشتہ دار۔ مَحْرَمٍ مِنَ الْآخَرِ، اور محرم ہو دوسرے کا بھئی۔ محرم جانتے ہو کہ نہیں جانتے بھئی؟ محرم اس کو کہتے ہیں جس کے ساتھ شریعت نے نکاح کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام قرار دے دیا، اسے کیا کہتے ہیں؟ محرم کہتے ہیں۔ مثلا ماں ہے، ماں کے ساتھ شریعت نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح کو کیا قرار دیا ہے؟ حرام، تو یہ محرم ہے۔ بہن ہے مولانا، اسی طرح خالہ ہے، نانی ہے، دادی ہے وغیرہ بھئی، تو یہ سارے کیا ہیں؟ محرم ہیں بھئی۔
تو دو ایسے غلام جو قریبی رشتہ دار بھی ہوں، بھئی قریبی رشتہ دار ہر ایک محرم ہوتا ہے؟ جی؟ نہیں۔ اچھا بھئی چچا زاد بہن کے ساتھ نکاح جائز ہے یا جائز نہیں؟ جائز ہے، تو یہ قریبی رشتہ دار تو ہے لیکن محرم نہیں۔ تو دو شرطیں لگائیں بھئی: قریبی رشتہ دار بھی ہوں اور آپس میں محرم بھی ہوں، تو پھر اب ان دونوں میں جدائی ڈالنا، ایک کو بیچنا اور ایک کو نہ بیچنا یہ کیا ہے؟ مکروہ ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ دونوں شرطیں پوری ہونی چاہئیں بھئی۔
اچھا دو بھئی ہیں مولانا، ایک شخص کے پاس دو غلام ہیں دونوں نابالغ ہیں اور دونوں آپس میں بھئی ہیں، اب آپ بتائیے یہ قریبی رشتہ دار ہیں یا نہیں بھئی؟ قریبی رشتہ دار، اور محرم بھی ہیں ایک دوسرے کے یاد رکھنا۔ وہ کیسے؟ بھئی دیکھو ان میں سے اگر ایک کو عورت فرض کر لیا جائے، مونث فرض کر لیا جائے، فرض کرو ایک کیا ہے؟ مونث۔ اب ان دونوں کا کیا رشتہ ہوا آپس میں؟ اب بہن بھئی والا، اب بتاؤ مولانا نکاح حلال ہے یا حرام بھئی؟ حرام ہمیشہ، معلوم ہوا یہ آپس میں کیا ہیں؟ محرم ہیں۔ اسی طرح دو بہنیں ہیں مولانا اکٹھی، نابالغ ہیں، اب یہ آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں اور آپس میں محرم بھی ہیں، کس طرح؟ کہ ان دونوں میں سے ایک کو کیا فرض کر لو؟ اگر مرد فرض کر لو اب کون سا رشتہ ہوا دونوں میں؟ بہن بھئی والا، اور نکاح حلال ہے یا حرام؟ حرام ہے۔ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو اگر دونوں میں سے ایک مذکر ہے ایک مونث ہے پھر تو آسانی سے بات سمجھ میں آ جاتی ہے، لیکن اگر دونوں مذکر ہوں یعنی لڑکے ہوں یا دونوں لڑکیاں ہوں تو پھر بھی آپ صورت بنا سکتے ہیں کہ ان میں سے ایک کو کیا فرض کریں؟ ایک کو مذکر یا مونث فرض کر لیں اور اب دیکھیں مولانا تو آپ کو فورا پتا چل جائے گا کہ محرم ہیں یا محرم نہیں۔
تو کہتے ہیں جو شخص مالک ہو دو ایسے چھوٹے غلاموں کا کہ أَحَدُهُمَا ذُو رَحِمٍ مَحْرَمٍ مِنَ الْآخَرِ کہ ان دونوں میں سے ایک کیا ہو؟ قریبی محرم ہو دوسرے کا، لَمْ يُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا تو وہ ان دونوں کے درمیان جدائی نہ ڈالے بھئی۔ وَكَذَلِكَ إِذَا كَانَ أَحَدُهُمَا كَبِيرًا وَالْآخَرُ صَغِيرًا۔ بھئی جدائی ڈالنے سے منع کیا گیا کیونکہ چھوٹے ہیں مولانا ایک دوسرے سے انس حاصل کرتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ مانوس ہیں اکٹھے رہتے ہیں چھوٹے بھئی۔ اسی طرح حکم ہے مولانا اگر ایک بڑا ہو اور ایک کیا ہو؟ چھوٹا، اور دونوں میں یہی رشتہ ہو مولانا قریبی رشتہ دار بھی ہیں اور محرم بھی ہیں۔ مثلا بھئی آپ کے پاس ایک باندی ہے اور ایک اس کا بچہ ہے۔ سمجھ میں آیا؟ ام ولد کی بات نہیں کر رہا مولانا، ام ولد کی تو بیع ہی جائز نہیں ہے، ایک باندی ہے اور اس کا بچہ ہے بھئی۔ تو اب اس باندی کے بھی آپ مالک اس کے بچے کے بھی آپ مالک، اب آپ ان میں سے ایک کو بیچنا چاہیں اور ایک کو نہ بیچیں یہ کیا ہے؟ مکروہ ہے، کیونکہ یہ کیا ہیں آپس میں؟ ذو رحم محرم ہیں، تو ایک اگرچہ بڑا ہے لیکن دوسرا کیا ہے؟ صغیر ہے مولانا، اور یہ صغیر ہے یہ تو اپنی ماں سے کیا حاصل کرے گا؟ ماں سے انس حاصل کرتا ہے، ماں کے ساتھ مانوس ہے مولانا تو اس کو جدا کر دیں گے تکلیف پہنچے گی بہت زیادہ بھئی۔
تو کہتے ہیں: وَكَذَلِكَ إِذَا كَانَ أَحَدُهُمَا كَبِيرًا وَالْآخَرُ صَغِيرًا، اور اسی طرح جب دونوں میں سے ایک بڑا ہو اور دوسرا چھوٹا ہو، فَإِنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا كُرِهَ ذَلِكَ اگر جدائی ڈال دی ان دونوں کے درمیان تو یہ مکروہ ہے وَجَازَ الْبَيْعُ اور بیع جائز ہے۔ دونوں میں جدائی ڈالی تو یہ مکروہ ہے البتہ بیع کیا ہے؟ جائز، یعنی بیع صحیح ہو جائے گی البتہ مکروہ ہے گنہگار ہو گا مولانا، مکروہ تحریمی۔ وَإِنْ كَانَا كَبِيرَيْنِ فَلَا بَأْسَ بِالتَّفْرِيقِ بَيْنَهُمَا، اور اگر وہ دونوں غلام بڑے ہیں بھئی پھر فَلَا بَأْسَ بِالتَّفْرِيقِ بَيْنَهُمَا پھر کوئی حرج نہیں ہے ان دونوں میں جدائی ڈالنے کا۔ جدائی ڈالنے سے پھر کوئی حرج نہیں ہے، جدائی پھر ڈال سکتے ہیں ایک کو اپنے پاس رکھا ایک کو بیچ دیا بھئی جب دونوں بڑے ہیں، اب دونوں بالغ ہیں مولانا۔
بَابُ الْإِقَالَةِ۔ اچھا بھئی، اقالہ یاد رکھو اقالہ فسخ بیع کو کہتے ہیں۔ اقالہ کسے کہتے ہیں؟ فسخ بیع کو کہتے ہیں بھئی۔ بھئی صورت یہ دیکھو: ایک بیع کی آپ نے کسی شخص کے ساتھ اور مثلا اس سے آپ نے پانچ ہزار روپے میں ایک گھڑی خرید لی۔ گھڑی خریدنے کے بعد بھئی ایک دو دن گزرے ہیں تو اب آپ کو پیسوں کی ضرورت پڑ گئی، پیسے تو آپ نے سارے گھڑی پر خرچ کر دیے بھئی، اب بڑی ضرورت پیش آئی آخر آپ اسی بائع کے پاس چلے گئے بھئی کہ بھئی یہ گھڑی میں نے آپ سے پرسوں کیا کیا تھا؟ پانچ ہزار میں خریدی تھی، اب بھئی مجھے پیسوں کی ضرورت ہے آپ کی مہربانی ہو گی یہ چیز اپنی لے لیں اور میرے پیسے مجھے واپس کر دیں۔ وہ کیا کرتا ہے نیک آدمی ہے بھئی، وہ آپ سے چیز لے لیتا ہے اور آپ کے پیسے آپ کو واپس کر دیتا ہے، یہ کیا کہلاتا ہے؟ اقالہ۔ تو دیکھو بیع فسخ کر دی۔ آپ نے کسی عیب کی وجہ سے چیز واپس نہیں کی بھئی، کسی اور خرابی وغیرہ کی وجہ سے چیز واپس نہیں کی بلکہ کیا کیا؟ ویسے ہی اس کے پاس چلے گئے کہ بیع کو کیا کر دو؟ فسخ کر دو اور اپنی چیز لے لو مجھے پیسے دے دو مجھے پیسوں کی ضرورت ہے بھئی۔
تو یہ اقالہ ہے مولانا اور یہ بڑا ثواب کا کام ہے بھئی کہ ایک مسلمان کو ضرورت پڑ گئی ہے بھئی چلو بھئی آپ نے ایک چیز بیچی تھی تو اب کیا کر لو اس سے؟ واپس لے لو بھئی۔ اور یاد رکھو اقالہ انہیں پیسوں کے اندر ہو گا جس میں بیع ہوئی تھی بھئی۔ آپ نے گھڑی کتنے کی خریدی تھی؟ پانچ ہزار کی مولانا، تو اب آپ گھڑی واپس دینے گئے اس نے کہا نہیں بھئی اقالہ میں ایک صورت میں کروں گا کہ پانچ ہزار اب پورے نہیں دوں گا میں اب آپ کو چار ہزار دوں گا مولانا۔ تو یاد رکھنا شرط فاسد ہوئی اقالہ صحیح۔ بھئی بیع کے اندر تو کوئی شرط فاسد لگاتے تھے بیع ہی کیا ہو جایا کرتی تھی؟ فاسد، لیکن اقالہ نہیں ہے اس طرح بھئی، اقالہ میں اگر کوئی شرط فاسد لگائی تو شرط باطل ہے اور اقالہ صحیح ہے بھئی۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟ تو اب اس نے کیا شرط لگائی تھی میں کس شرط پر اقالہ کرتا ہوں؟ کہ پیسے کم دوں گا بھئی، سمجھ میں آیا؟ پیسے کم دوں گا، تو یہ درست نہیں ہے مولانا۔ بیع کو فسخ کر رہے ہیں مولانا، اور فسخ کر رہے ہیں تو جتنے میں ہوئی تھی اتنے میں ہی فسخ ہو گی یا اس سے کم میں فسخ ہو گی؟ اتنے میں ہی، فسخ کا مطلب ہے عقد ختم کر رہے ہیں، جب عقد ختم کرو گے تو اس کو اس کی گھڑی مل گئی تو اس کو کتنے پیسے ملنے چاہئیں مشتری کو؟ پانچ ہزار ہی پورے ملیں پھر ہی ہم کہیں گے فسخ ہوا بھئی۔
یا مولانا تیسری صورت بھئی: آپ نے گھڑی کتنے کی خریدی تھی؟ پانچ ہزار کی۔ بائع آپ کے پاس چل کر آ گیا بھئی اس گھڑی کی مجھے بڑی سخت ضرورت پڑ گئی میری عنقریب شادی ہونے والی ہے اور کوئی گھڑی نہیں میرے پاس بھئی، تو یہ گھڑی آپ یوں کریں مجھے دے دیں اور اپنے پیسے لے لیں بھئی۔ آپ نے کیا کہا؟ بھئی میں نے پانچ ہزار دیے تھے لیکن اب میں چھ ہزار لوں گا آپ سے پھر گھڑی واپس دوں گا آپ کو۔ تو یہ مولانا شرط فاسد بھئی، یہ باطل ہو جائے گی شرط اور اقالہ کیا ہو جائے گا؟ صحیح ہو جائے گا۔ صورت سمجھ میں آ گئی بھئی؟
بَابُ الْإِقَالَةِ بھئی۔ میں نے بتلایا اقالہ کس کو کہتے ہیں بھئی؟ فسخ بیع کو، عقد کو ختم کرنا۔ الْإِقَالَةُ جَائِزَةٌ فِي الْبَيْعِ لِلْبَائِعِ وَالْمُشْتَرِي، اقالہ جائز ہے بیع کے اندر بائع کے لیے بھی جائز ہے وہ بھی کیا کر سکتا ہے؟ واپس، اور مشتری کے لیے بھی جائز ہے، جیسے میں نے دونوں صورتیں بنائیں بھئی کہ ایک صورت یہ تھی کہ آپ گھڑی دینے گئے دوسری صورت یہ تھی کہ وہ آپ کے پاس آیا گھڑی لینے۔ تو بائع اور مشتری دونوں کے لیے جائز ہے بِمِثْلِ الثَّمَنِ الْأَوَّلِ، کس کے ساتھ بھئی اقالہ ہو گا؟ ثمن اول کے مثل کے بدلے مولانا، یعنی ثمن اول جیسی ہی چیز واپس کرنا پڑے گی۔
بھئی دیکھو میں نے آپ سے گھڑی خریدی تھی کتنے کی خریدی تھی؟ پانچ ہزار کی خریدی تھی۔ میں آپ کے پاس واپس آیا اقالے کے لیے، میں نے کہا یہ اپنی گھڑی لے لیں اور میرے پیسے مجھے واپس کر دیں آپ کی بڑی مہربانی ہو گی مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔ آپ نے کہا لاؤ بھئی یہ کوئی مشکل بات ہے بھئی دو، گھڑی لے لی اور مجھے پیسے پانچ ہزار دے دیے۔ اب آپ بتائیے مجھے آپ نے مجھے وہی پیسے واپس کیے ہیں یا ان جیسے پیسے واپس کیے ہیں؟ ان جیسے بھئی، وہی نوٹ تو نہیں سنبھال کے رکھے ہوتے کہ وہی نوٹ سنبھال کے رکھے ہوتے ہیں؟ نہیں، ان کے مثل دے دیے۔ تو دیکھو آپ نے مجھے وہی ثمن اول دیے یا ثمن اول کے مثل دے دیے؟ مثل دے دیے ان جیسے دے دیے بھئی، اسی لیے کہا: بِمِثْلِ الثَّمَنِ الْأَوَّلِ، ثمن اول کے مثل کے بدلے۔
دوسری صورت بنا لو مولانا: میں نے آپ سے گھڑی خریدی تھی اور بدلے میں آپ کو دو بوری گندم دی تھی مولانا۔ اب میں آپ کے پاس آیا کہ بھئی اپنی گھڑی لے لیں مجھے گندم کی سخت ضرورت ہے تو آپ مجھ سے اقالہ کر لیں بھئی۔ آپ نے گھڑی لے لی اور مجھے دو بوری گندم دے دی بھئی۔ تو یہ ضروری تو نہیں وہی بوریاں آپ نے سنبھال کے رکھی ہوں، ہو سکتا ہے وہ تو اگلے ہی دن آپ نے بیچ دی ہوں، ہاں اس جیسی کیا کر دیں گے؟ مثلا اس میں سو قفیز تھا آپ اس کے مثل مجھے بھی کتنی گندم دے دیں گے؟ سو قفیز۔ تو یہ آپ نے وہی گندم دی یا اس کے مثل اس جیسی گندم دے دی؟ اس جیسی دے دی، اسی لیے مثل کا لفظ لائے: بِمِثْلِ الثَّمَنِ الْأَوَّلِ، ثمن اول کے مثل کے بدلے میں۔
دوبارہ سنو: الْإِقَالَةُ جَائِزَةٌ فِي الْبَيْعِ لِلْبَائِعِ وَالْمُشْتَرِي بِمِثْلِ الثَّمَنِ الْأَوَّلِ، اقالہ جائز ہے بیع کے اندر بائع کے لیے بھی اور مشتری کے لیے بھی ثمن اول کے مثل کے بدلے میں۔ فَإِنْ شَرَطَ أَكْثَرَ مِنْهُ أَوْ أَقَلَّ مِنْهُ فَالشَّرْطُ بَاطِلٌ وَيُرَدُّ بِمِثْلِ الثَّمَنِ الْأَوَّلِ۔ اور اگر شرط لگا دی کسی ایک نے أَكْثَرَ مِنْهُ ثمن اول سے زیادہ کی شرط لگا دی، وہ آپ کے پاس آیا تھا آپ نے کیا کہا پانچ ہزار اب واپس نہیں لوں گا بلکہ کتنے لوں گا؟ چھ ہزار، زیادہ کی شرط لگا دی، أَوْ أَقَلَّ مِنْهُ یا دونوں میں سے ایک نے کم کی شرط لگا دی ثمن اول سے، آپ گئے تھے تو اس نے کیا کہا تھا پانچ ہزار نہیں دوں گا بلکہ چار ہزار، تو کہتے ہیں فَالشَّرْطُ بَاطِلٌ تو شرط باطل ہے، کمی زیادتی کی شرط نہیں لگا سکتے بلکہ اقالہ کتنے میں ہو گا؟ ثمن اول کے مثل کے ساتھ ہی کیا جائے گا۔ وَيُرَدُّ بِمِثْلِ الثَّمَنِ الْأَوَّلِ، اور چیز کو واپس کیا جائے گا ثمن اول کے مثل کے بدلے میں۔
لیکن یہ یاد رکھیے مولانا اگر اقالہ کر رہا ہے مشتری اور مبیعہ واپس کر رہا ہے اور اس مبیعے میں اگر وہ کوئی عیب پیدا کر چکا ہے بھئی، سمجھ میں آیا؟ چیز سالم لے کر گیا تھا لیکن اب کس قسم کی چیز آئی ہے واپس؟ عیب دار آئی ہے، تو اب مولانا اقل ثمن کے ساتھ بھی اقالہ صحیح ہے مولانا، کیونکہ لازمی بات ہے جب اس نے عیب پیدا کر دیا تو چیز کی قیمت کیا ہو گئی؟ کم ہو گئی۔ تو اس نے مثلا گھڑی کتنے کی خریدی تھی؟ پانچ ہزار روپے کی، لیکن اب جب اقالہ کرنا چاہتا ہے گھڑی واپس لے کر آیا تو اس میں کچھ عیب پیدا کر دیا، اس پر ایک آدھی خراش آ گئی ہے یا کوئی اور چیز اس طرح بھئی، تو اب بائع کہتا ہے بھئی میں اقالہ کرنے کے لیے تو تیار ہوں لیکن اب پانچ ہزار میں آپ کو واپس نہیں کروں گا بلکہ چار ہزار واپس کروں گا بھئی۔ تو یہ اقالہ اسی مثل ثمن اول پر ہو رہا ہے یا اس سے اقل پر بھئی؟ اقل پر، لیکن یہ صحیح ہے مولانا کیونکہ عیب کی وجہ سے کیا ہو چکی اس چیز کی قیمت؟ کم ہو چکی بھئی۔ تو چیز میں جب عیب پیدا کر دیا ہو تو اس صورت میں اقالے کے اندر ثمن میں کمی جائز ہے بھئی۔
وَهِيَ فَسْخٌ فِي حَقِّ الْمُتَعَاقِدَيْنِ بَيْعٌ جَدِيدٌ فِي حَقِّ غَيْرِهِمَا فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى۔ یاد رکھنا مولانا اقالہ عقد کرنے والوں کے حق میں تو فسخ ہے لیکن ان کے علاوہ کے حق میں وہ بیع جدید ہے۔ کیا ہے؟ بیع جدید۔ دیکھو مولانا میں نے آپ سے گھڑی لی تھی اور پانچ ہزار میں لی تھی، اب میں آپ کے پاس واپس لے کر گھڑی پہنچا اور میں نے کہا اپنی گھڑی واپس لے لیں اور میرے پیسے مجھے لوٹا دیں مجھے ضرورت ہے مولانا۔ چنانچہ ہم نے آپس میں عقد فسخ کیا، آپ نے مجھے میرے پیسے دے دیے پانچ ہزار، میں نے آپ کو آپ کی گھڑی دے دی۔ اب یہ ہم دونوں کے لیے تو فسخ ہے کیونکہ ہمیں اپنے اپنے نفس کی ولایت حاصل ہے، سمجھ میں آیا؟ لیکن باقی لوگوں کے اعتبار سے، کوئی تیسرا ہو اس کے اعتبار سے یہ فسخ نہیں ہے۔ وہ تو یہ دیکھ رہا ہے تیسرے کے اعتبار سے کہ آپ نے مجھے کیا کیے؟ پیسے دے دیے، اور میں نے آپ کو کیا دی؟ گھڑی۔ تو ایک طرف سے بھی مال دوسری طرف سے بھی مال، تو مال کا مال سے تبادلہ ہوا، یہ کیا کہلاتا ہے؟ بیع کہلاتا ہے۔ تو وہ تو کہے گا یہ تو ان دونوں کے درمیان بیع ہو رہی ہے، ہم کہیں گے نہیں ہم فسخ کر رہے ہیں، کہتے ہیں بھئی تمہارے لیے فسخ ہو گی ہم تو کیا دیکھ رہے ہیں اس وقت؟ بیع دیکھ رہے ہیں بھئی۔ تو لہذا دونوں عقد کرنے والوں کے اعتبار سے یہ کیا ہے؟ فسخ، لیکن غیر کے اعتبار سے کوئی بھی تیسرا ہو یعنی باقی تمام افراد کے اعتبار سے یہ کیا ہے؟ بیع جدید۔ ان دونوں کے اعتبار سے اس کو فسخ سمجھا جائے گا باقیوں کے اعتبار سے اس کو کیا سمجھا جائے گا؟ بیع جدید سمجھا جائے گا۔
ہاں اگر قاضی کوئی بیع فسخ کرتا ہے تو پھر سب کے حق میں کیا شمار ہوتی ہے؟ فسخ شمار ہوتی ہے۔ دیکھو ابھی قاضی نے نہیں فسخ کیا ہم آپس میں اقالہ کر رہے ہیں تو اب کوئی بھی تیسرا شخص کہے گا یہاں دیکھو یہ فسخ نہیں ہے یہ ایک اور بیع ہے: ایک بیع پہلے ہوئی تھی آپ نے گھڑی مجھے دی تھی اور میں نے آپ کو کتنے پیسے دیے تھے؟ پانچ ہزار، ایک وہ بیع ہوئی تھی، اب دوسری بیع ہوئی ہے آپ پانچ ہزار دے رہے ہیں اور وہ آپ کو کیا کر رہا ہے؟ گھڑی دے رہا ہے۔ جبکہ قاضی اگر فیصلہ کر دے، آپ کے اور میرے درمیان بیع ہوئی پھر کسی وجہ سے جھگڑا آیا کوئی عیب وغیرہ کا پتا چلا اور قاضی نے کیا کیا فیصلہ کر دیا میں تم دونوں کے درمیان بیع کو کیا کرتا ہوں؟ فسخ کرتا ہوں، آپ کی گھڑی آپ کو واپس دلوا دی میرے پیسے مجھے واپس دلوا دیے۔ اب چونکہ یہ فیصلہ قاضی نے کیا ہے تو قاضی کو یاد رکھو ولایت عامہ حاصل ہوتی ہے، اس کو تمام لوگوں پر کیا حاصل ہوتی ہے؟ ولایت حاصل ہے لہذا سب پر اس کا فیصلہ نافذ ہے، جبکہ بائع اور مشتری کا فیصلہ تو دوسروں پر نافذ نہیں ہوتا۔ تو قاضی کا فیصلہ سب پر نافذ ہوا لہذا سب کے حق میں یوں سمجھا جائے گا کہ بیع کیا ہو گئی؟ فسخ، یوں سمجھیں گے بیع سرے سے ہوئی ہی نہیں کیونکہ جو تھی اس کو بھی قاضی نے کیا کر دیا؟ ختم۔ لیکن ہم دونوں نے جو آپس میں بیع فسخ کی بھئی ہمیں تو دوسروں پر ولایت حاصل نہیں، ہمارا فیصلہ دوسروں پر نافذ نہیں، ہمارا صرف اپنی ذات تک فیصلہ محدود ہے، اور ہم دونوں کے درمیان تو بیع فسخ ہو گئی دوسروں کے حق میں یہ کیا شمار ہو گی؟ بیع جدید شمار ہو گی۔
اس کا فائدہ آگے چل کر شفعے کے مسائل میں آئے گا بھئی۔ دیکھو شفعہ جانتے ہو یا نہیں جانتے؟ شفعہ اسے کہتے ہیں کہ دیکھیے یہ مثلا آپ کی زمین ہے، آپ کی زمین کے ساتھ ہی زید کی زمین ہے۔ کس کی زمین ہے؟ زید کی زمین ہے۔ اب یہ زید اپنی زمین بیچتا ہے۔ جب بھی کوئی پڑوسی اپنی زمین، اپنا مکان، اپنی کوٹھی بیچے تو اب آگے آنے والا شخص پتا نہیں کس قسم کا ہو گا۔ یاد رکھو پڑوسی اچھا ہے تو زندگی راحت سے ہوتی ہے، پڑوسی برا ہے تو زندگی عذاب بن جایا کرتی ہے کیونکہ ہر وقت وہ سر پر مسلط ہے اس سے جان چھوٹ بھی نہیں سکتی بھئی۔ تو لہذا اب جب آپ کے ساتھ والا پڑوسی وہ زمین بیچ کر جا رہا ہے، کون تھا وہ؟ زید، زید تو نیک آدمی تھا، اب جب وہ بیچ کر جا رہا ہے آگے پتا نہیں کون آئے گا، پتا نہیں وہ کس قسم کا آدمی ہے، تو لہذا خطرہ ہے ہو سکتا ہے آنے والا پڑوسی تکلیف پہنچائے، تو شریعت نے ساتھ والے پڑوسی کو حق دیا ہے کہ اگر اس نے کسی کو زمین بیچ بھی دی آپ وہی پیسے اس آدمی کو دے کر زبردستی زمین لے سکتے ہیں، اس کو شفعہ کہتے ہیں۔ کیا کہتے ہیں؟ شفعہ۔
صورت سمجھ میں آ گئی کہ نہیں آئی صورت؟ دیکھو یوں سمجھو: میرے ساتھ زید کی زمین ہے، میری اور زید کی زمین آپس میں جڑی ہوئی ہے بھئی، یا میرے گھر کے ساتھ زید کا گھر جڑا ہوا ہے مولانا۔ زید نے اپنا گھر بیچ دیا کسی آدمی کے ہاتھ دس لاکھ روپے میں۔ مجھے جیسے ہی پتا چلا کہ زید نے کیا کیا ہے اپنا گھر دس لاکھ میں بیچ دیا، تو وہ میرا پڑوسی ہے اس کا گھر میرے گھر کے ساتھ ہے تو شریعت نے مجھے کس چیز کا حق دیا ہے؟ شفعے کا۔ میں فورا کہوں گا میں اس گھر پر شفعہ کرتا ہوں۔ کیا کرتا ہوں؟ شفعہ کرتا ہوں۔ چنانچہ مولانا میں قاضی کے پاس چلا جاؤں گا: قاضی صاحب زید نے یہ گھر بیچا ہے اور میں اس کا پڑوسی ہوں مجھے شریعت نے کیا حق دیا ہے؟ شفعے کا، میں اس گھر پہ شفعہ کرتا ہوں یہ گھر مجھے دلوائیں بھئی۔ قاضی تحقیق کرے گا کہ واقعی آپ اس کے پڑوسی ہیں یا پڑوسی نہیں، پھر اس کے بعد قاضی تحقیق کرے گا کہ واقعی زید نے بیچا بھی ہے یا بیچا نہیں۔ جب پتا چل جائے آپ اس کے پڑوسی بھی ہیں اور زید نے واقعی گھر بیچا بھی ہے تو قاضی اس نئے خریدار کو بلا کر کیا فیصلہ کر دے گا کہ گھر اس کے حوالے کر دو، تم نے کتنے میں خریدا تھا؟ دس لاکھ، گھر اس کے حوالے کرو اور اس سے دس لاکھ روپے وصول کر لو بھئی۔ تو اگر میں پڑوسی تھا گھر مجھے مل جائے گا اور اس کو میں اس کے پیسے دے دوں گا، کہیں اور گھر خریدو بھئی میں نے اس کو کس کے ذریعے لے لیا؟ شفعہ۔ صورت سمجھ میں آ گئی؟ یہ ہر جگہ جہاں بھی ایک شخص کی زمین دوسرے کی زمین کے ساتھ مل رہی ہو وہاں کیا آ جایا کرتا ہے؟ حق شفعہ شریعت دے دیتی ہے بھئی پڑوسی کو بھئی، اور یہ کس لیے ہوتا ہے؟ پڑوسی کے ضرر سے بچنے کے لیے کہ پتا نہیں کیسا آدمی آئے گا بھئی۔
سب کو صورت سمجھ میں آ گئی؟ اور یاد رکھو شفعہ اس وقت ہے جیسے ہی آپ کو پتا لگا، اب میں یہاں بیٹھا ہوا تھا مجھے کسی نے آ کر بتلایا زید نے بھئی وہ تو گھر بیچ دیا ہے، تو جس مجلس میں پتا لگے اسی مجلس میں میں فورا کیا کہوں گا؟ میں شفعہ کرتا ہوں۔ اگر میں خاموش رہا معلوم ہوا مجھے اس گھر پر شفعہ کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں، پھر مولانا شفعے کا حق ختم ہوا۔ بعد میں اگر میں شفعہ کرتا بھی ہوں یہ دھوکہ ہو گا مولانا، شفعہ اب نہیں ہے مولانا، کیونکہ اس شفعے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟ جس مجلس میں بھی اس بیع کا علم ہو جائے کہ آپ کے پڑوسی نے زمین بیچی ہے یا کوٹھی بیچی ہے آپ کے پڑوس میں تو اسی مجلس میں فورا کیا کہنا ضروری کہ میں شفعہ کرتا ہوں اس گھر پر بھئی۔
اچھا، اب صورت مسئلہ یہ والی بناؤ مولانا اقالے والی: میرے گھر کے ساتھ والا گھر زید نے بیچ دیا کسی کے ہاتھ۔ جب بیچا مجھے اطلاع ملی میں جس مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ بھئی زید نے جو آپ کا پڑوسی ہے اس نے آپ کے ساتھ والا گھر بیچ دیا ہے، میں نے پرواہ ہی نہیں کی بھئی مجھے شفعے سے کوئی دلچسپی نہیں بھئی، میں نے کہا میں نہیں شفعہ کرتا بیچنے دو بھئی۔ بس مولانا میرا شفعہ کا حق ختم ہو گیا۔ اچھا جس شخص نے زید سے مکان خریدا تھا مثلا دس لاکھ میں اس کو بعد میں پیسوں کی ضرورت پڑ گئی، اب وہ پھر زید کے پاس اقالے کے لیے آیا، بھئی اقالے کا باب چل رہا ہے نا، تو وہ اقالے کے لیے آیا کہ زید صاحب دیکھیں مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے آپ کا مکان بھی بڑا اچھا کوئی اس میں خرابی وغیرہ نہیں لیکن مجھے پیسوں کی ضرورت ہے آپ کی مہربانی ہو گی یہ اپنی زمین واپس لے لیں اپنا گھر واپس لے لیں اور میرے پیسے مجھے دے دیں۔ زید نیک آدمی تھا بھئی اس نے کیا کیا؟ مکان لے لیا اور اس کے پیسے اسے واپس کر دیے۔ مولانا اب ان دونوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ کیا ہے؟ فسخ، لیکن باقی ہر شخص کے اعتبار سے یہ کیا ہے؟ بیع جدید، اور جب بھی پڑوس والے مکان میں بیع جدید آئے گی فورا دوسرے کو کیا حق حاصل ہو جائے گا؟ شفعے کا۔ تو میں نے جو شفعے کا حق پہلے چھوڑ دیا تھا لیکن اب ایک اور بیع پائی گئی مولانا، اب پھر مجھے کیا مل جائے گا؟ شفعے کا حق مل جائے گا بھئی۔ فائدہ سمجھ میں آیا بھئی؟ تو دیکھا یہ معنی ہے دوسروں کے حق میں بیع جدید شمار ہو گا، اگر اس کو فسخ شمار کریں پھر تو مجھے شفعے کا حق دوبارہ نہیں ملتا بھئی، تو لہذا یہ بیع جدید ہے پھر شفعے کا حق مل جائے گا۔
تو کہتے ہیں: وَهِيَ فَسْخٌ فِي حَقِّ الْمُتَعَاقِدَيْنِ بَيْعٌ جَدِيدٌ فِي حَقِّ غَيْرِهِمَا فِي قَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، یہ فسخ ہے دونوں عقد کرنے والوں کے حق میں، بیع جدید ہے، نئی بیع ہے مولانا ان دونوں کے علاوہ کے حق میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے قول میں۔
وَهَلَاكُ الثَّمَنِ لَا يَمْنَعُ صِحَّةَ الْإِقَالَةِ وَهَلَاكُ الْمَبِيعِ يَمْنَعُ صِحَّتَهَا۔ بھئی بیع جانتے ہیں مولانا آپ، بتلائیے بیع کا دارومدار کس چیز پر ہوتا ہے، ثمن پر ہوتا ہے یا مبیعے پر ہوتا ہے؟ مبیعے پر۔ یاد رکھو میں نے بتلایا تھا آپ کو بیع کا دارومدار مبیعے پر ہوتا ہے، مبیعہ ہے تو بیع ہے، مبیعہ نہیں تو بیع بھی نہیں۔ دیکھو میں نے آپ سے ایک گھڑی خریدی دس ہزار روپے کی بھئی، ابھی میں نے گھڑی پر قبضہ نہیں کیا گھڑی آپ کے پاس ہی ہے گھر کے اندر پڑی ہے بھئی، آپ گھڑی لینے کے لیے اندر گئے بھئی، گھڑی اٹھا کر لا رہے تھے اچانک وہ گھڑی گری ٹوٹ گئی یا آگ میں گری جل گئی، تو مبیعہ ختم ہوا۔ مبیعہ ختم ہوتے ہی آپ نے پڑھا تھا مبیعہ ختم ہو جائے تو بیع ہی کیا ہو جاتی ہے؟ ختم ہو جاتی ہے۔ معلوم ہوا بیع کا دارومدار کس پر ہے؟ مبیعے پر ہے، ثمن پر نہیں۔ کیوں؟ اس لیے کہ دیکھو میں لایا تھا جیب میں دس ہزار روپے بھئی، میں نے آپ سے گھڑی خرید لی، خریدنے کے بعد، یہ بیع سے پہلے میں نے نکال کر سامنے رکھے تھے دس ہزار روپے، میں نے کہا بھئی ان دس ہزار کے بدلے کیا کرو مجھے اپنی گھڑی فروخت کر دو، آپ نے قبول کر لیا بیع ہو گئی۔ تو یہ دس ہزار ثمن ہیں مولانا۔ کیا ہیں؟ ثمن۔ اب یہ ثمن میں نے ابھی آپ کو دیے نہیں تھے کہ اچانک ایک دم تیز ہوا آئی ان پیسوں کو اڑایا اور قریب آگ میں گرے جل گئے، یا دریا میں گرے بھئی چلے گئے۔ اب آپ کیا حکم لگائیں گے بیع ختم ہو گئی؟ نہیں مولانا، ثمن کے ختم ہونے سے بیع ختم نہیں ہوتی، ہاں اب مجھے اس جیسے اور دس ہزار دینے پڑیں گے۔
تو دیکھو مبیعہ ختم ہو تو بیع کیا ہو جاتی ہے؟ ختم، ثمن ختم ہو تو بیع ختم نہیں ہوتی بلکہ اس کا مثل دینا پڑتا ہے۔ تو معلوم ہوا بیع کا دارومدار کس چیز پر ہے؟ مبیعے پر ہے۔ لہذا یاد رکھو اقالے کے اندر مبیعے کا ہونا ضروری۔ اقالہ کر رہے ہیں تو مبیعہ واپس کرو گے تو ثمن واپس لو گے، اگر مبیعہ ہی ختم ہے تو پھر کس چیز کا اقالہ کرتے ہو؟ مبیعہ ہی نہیں ہے بھئی۔ سمجھ میں آئی بات بھئی؟ تو لہذا اگر بیع ہوئی، میں نے آپ سے گھڑی دس ہزار میں خریدی آپ نے گھڑی مجھے دی دس ہزار لے لیے، وہ گھڑی میرے پاس ضائع ہو گئی اب اقالہ ہو سکتا ہے؟ نہیں بھئی، کیونکہ مبیعہ ہی ختم۔ لیکن وہ گھڑی میرے پاس ہے وہ والے دس ہزار روپے آپ کے پاس سے ختم ہو گئے اب اقالہ ہو سکتا ہے یا نہیں ہو سکتا؟ ہو سکتا ہے، میں آپ کو گھڑی دے دوں گا آپ وہ والے دس ہزار نہیں ہیں تو اس جیسے کیا کرنا؟ دس ہزار مجھے اور دے دینا بھئی۔ صورت سب کو سمجھ میں آ رہی ہے بھئی؟
تو یہی بات کر رہے ہیں: وَهَلَاكُ الثَّمَنِ لَا يَمْنَعُ صِحَّةَ الْإِقَالَةِ، ثمن کا ہلاک ہو جانا یہ روکتا نہیں ہے اقالے کے صحیح ہونے کو، وَهَلَاكُ الْمَبِيعِ يَمْنَعُ صِحَّتَهَا اور مبیعے کا ہلاک ہو جانا یہ روک دیتا ہے اقالے کے صحیح ہونے کو۔
وَإِنْ هَلَكَ بَعْضُ الْمَبِيعِ جَازَتِ الْإِقَالَةُ فِي بَاقِيهِ۔ بھئی صورت مسئلہ یہ کہ میں نے آپ سے مثلا سو قفیز گندم خریدی تھی، سو قفیز گندم میں نے آپ سے سو درہم میں خرید لی۔ اب اقالہ میں کرنا چاہتا ہوں، تو یہاں پر مبیعہ کیا ہے مولانا؟ سو قفیز گندم، اور ثمن کیا ہیں؟ سو درہم۔ تو لہذا اقالے کے لیے کس چیز کا ہونا ضروری؟ مبیعہ یعنی سو قفیز کا ہونا ضروری۔ لیکن اگر سارا مبیعہ نہ ہو کچھ ہو تو بھی اقالہ صحیح ہے، جتنا ہو گا اتنے میں ہی کیا کر لیں گے؟ اقالہ کر لیں گے۔ مبیعہ ہونا ضروری ہے چاہے تھوڑا باقی ہو چاہے زیادہ۔ اب یہاں سو قفیز تھے اس سو قفیز میں سے پچاس قفیز آپ کھا چکے ہیں یا پچاس قفیز آپ سے ضائع ہو گئے اب اقالہ کرنا چاہتے ہیں، تو اقالہ کتنے میں ہو گا؟ کچھ مبیعہ تو باقی ہے تو پچاس قفیز دے دیں گے اور پچاس قفیز کے کتنے پیسے بنتے ہیں؟ پچاس درہم، اس سے پچاس درہم لے لیں گے مولانا۔ صورت سمجھ میں آئی؟ تو کہتے ہیں: وَإِنْ هَلَكَ بَعْضُ الْمَبِيعِ، اور اگر ہلاک ہو جائے کچھ مبیعہ جَازَتِ الْإِقَالَةُ فِي بَاقِيهِ تو اقالہ جائز ہے باقی مبیعے کے اندر۔ چلیے بس مولانا، هَذَا هُوَ الْمَرَامُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَقِيقَةِ الْكَلَامِ۔